PDA

View Full Version : ویلکم بیک ون اردو



Usama
31-08-2016, 07:59 PM
السلام علیکم۔ ون اردو کے دوبارہ سے ہماری زندگیوں کا حصہ بننے پر ایک چھوٹی سی تحریر سب ممبراان کے نام۔


ویلکم بیک ون اردو



ٹرن ٹرن۔۔فون کی بیل بجنے پر ٹیم بھائی نے مصروف سے انداز میں ہاتھ رسیور کی جانب بڑھایا اور نظریں چونکہ سامنے پڑے پانچ عدد
کمپیوٹروں اور لیپ ٹاپس کی جانب تھیں لہذا جلدی میں رسیور کان کو لگا کر ہیلو کہا۔
مگر یہ کیا دوسری جانب سے جواب ندارد۔ جب بار بار ہیلو کہنے پر بھی کوئی اواز سنائی نہ دی تو جھنجھلاہٹ میں رسیور کو دیکھا اور یہ کیا۔ٹیم بھائی فورم پر اتنا مگن تھے کہ ٹیلی فون رسیور کی جگہ وائرلیس ماوس کان سے لگا کر ہیلو ہیلو کرتے رہے۔ پھر ادھر ادھر دیکھ کر جلدی سے اصلی رسیور اٹھایا اور دوسری جانب ایک عدد باریک سیٹی نما آواز سن کر اچھل پڑے۔
جیسے کسی جھینگر نے کان میں چیخ مار دی ہو۔آخر بڑی مشکل سے حوصلہ مجتمع کر کے بولے۔سنیئے محترم یہ کون جھینگر نما حضرت ہیں جو دخل در نامعقولات سے ہمیں پریشان کیئے دے رہے۔تو جو جواب ملا اسے سن کر پہلے تو شدید غصے پھر پروفیشنل مسکراہٹ چہرے پر سجا کر اپنے مخصوص انداز میں بولے۔
ٹیم اردوو کا پیغام آپ کو بہترین حالت میں ملے۔جی کس سلسلے میں بات کرنا چاہیں گے۔
آگے سے ایسی آوازیں آنے کا سلسلہ شروع ہوا جیسا چوہا بادام ٹک رہا ہو۔
پھر کچھ دیر بعد وہی آواز آنسووں سے بھرا گئی۔اور ٹیم بھائی گھبرا کر بولے۔
بھئی ترویج اردو کے لیئے ہم یہ کڑوا گھونٹ بھرنے کو بھی تیار ہیں۔بصد خلوص آپکا اپنا۔ٹیم اردو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔
جب سے شائستہ کو پتہ چلا تھا کہ ون اردو اوپن ہو گیا ہے۔تو اس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد سے ان خاتون کی تیاریاں ہی ختم نہیں ہو رہی تھیں
ابھی بھی اپنئ چاندی رنگے بالوں میں اٹھارویں دفعہ خضاب لگا چکی تھیں۔مگر بالوں کی چانددی ہنوز موجود است والا معاملہ تھا۔
تنگ آکر فون اٹھایا اور اپنی سہیلی صائمہ کو کال کی۔ دوسری طرف صائمہ بی ہاتھ میں کنگھی پکڑے جووں کے شکار میں مصروف تھیں اور ہر جوں کے ملنے پر یاہوووووو کاا نعرہ مستانہ لگا کر پھر سے مشن کلین سویپ پر نکل پڑتیں۔اس اثناء میں فون کی بیل ہوئی تو صائمہ جو ابھی ستائسویں جوں مارا ہی چاہتی تھی۔ہڑبڑا گئی اور جوں ہاتھ سے نکل کر تتر ہو گئی۔ خیر فون پہ شائستہ کا نام دیکھ کر کڑوا سا منہ بناتے ہوئے ریسیو کی کال اور کاٹ کھانے والے انداز میں بولیں۔
کیا ہے؟
دوسری طرف شائستہ کی رونی آواز سن کر تھوڑا دل کو نرم کر کے پوچھا سب خیریت تو ہے۔تو شائستہ جو پہلے ہی اپنے رونے تو تھیں۔صائمہ کو ہچکیوں سے روتے ہوئے بتانے لگیں کہ کیسے وہ اب تک اٹھارہ دفعہ خضاب لگا چکی مگر بال ویسے کے ویسے سفید ہیں۔
یہ سن کر صائمہ بھی اپنئ جذبات پہ قابو نہ رکھ سکی اور جھٹ سے اپنی جوں مار مہم جوئی کی داستان سنا دی۔
شائستہ یہ سن کر اور مغموم ہو گئی اور اپنی ننھی سی دانست کے مطابق مشورہ دے ڈالا کہ صائمہ تم ڈی ڈی ٹی چھڑک لو بالوں میں۔اس سے تو سب کیڑے مر جاتے یہ جوئیں کیا چیز ہیں۔
ادھر صائمہ بھی شائستہ کی سہیلی تھی کہنے لگی ہاں شائستہ اور تم اپنے بالوں میں بلیک چیری بلوسم پالش پانی میں مکس کر کے لگاو۔امید ہے افاقہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
آخر کار تقریب کا دن آن پہنچا۔
ون اردو ہال میں چہل پہل عروج پر تھی۔ممبران کی آمد کا سلسلہ جاری تھا۔ ایونٹ آرگنائزر حکیم عامر جہاں عرف ٹینی میاں پینٹ کوٹ کے ساتھ طلے والا کھسہ پہنے بڑے طمطراق سے ادھر ادھر آ جا رہے تھے اور ساتھ ہی اپنی منحنی سی سیٹی نما آواز میں مختلف احکامات بھی دے رہے تھے۔
جبھی انکی نظر میں دروازے کی جانب پڑی جہاں عامر شہزاد بمع اپنے دو شہزادوں محمد عبدالرحمن اعر محمد ارحم کے ساتھ موجود تھے۔جب کے انکے ایک ہاتھ میں پیمپرز کا پیکٹ اور دوسرے ہاتھ میں فیڈر اور سریلیک تھا۔
عامر شہزاد کو دیکھتے ہیں عامر جہاں ارےےے عامر کہتے ہوئے چھوٹا سا منہ کھول کر افتاں و خیزاں انکی جانب بڑھے۔مگر اسی دوران ارحم کو کھانسی لگ گئی اور عامر شہزاد نے ارحم کی کمر پر ہاتھ مارا تاکہ کھانسی رک جائے۔ مگر ارحم کے منہ میں موجود چوسنی اڑتی ہوئی عامر جہاں کی جانب کسی میزائل کی طرح بڑھی اور بڑے سلیقے اور قرینے کے ساتھ عامر جہاں کے دہن میں پیوست ہو گئی۔اور چوسنی منہ میں آتے ہیں عامر جہاں نے ایک دم بھاں بھاں کر کے رونا شروع کر دیا اور ندیدی نظروں سے سریلیک اور فیڈر کو دیکھنے لگے۔
ادھر خسرو بھائی جو دروازے پر سب کو رسیو کر رہے تھے یہ سمجھے کہ عامر جہاں کو کوئی دورہ پڑ گیا یے۔لہذا خسرو بھائی نے فورا" سے پیشتر اپنے پندرہ سال پرانے جوگرزاتارے اور عامر جہاں کو سونگھائے۔ جوگر سونگھنے کی دیر تھی۔کہ عامر جہاں کی آنکھیں بنٹے کی مانند گول گول گھومنے لگیں اور چند ساعتوں کے بعد حکیم عامر جہاں ہوش و خرد کی دنیا میں لوٹ آئے۔
خسرو بھائی کے اس نسخہ ہائے کیمیا پر سب نے خسرو بھائی کو دیکھ کر وکٹری کا نشان بھی بنایا۔

وکٹری کا نشان بھی بنایا۔
اور خسرو بھائی نے جوابا" بس شرما کے دوڑ لگا دی۔
عامر جہاں کے چودہ طبق جوگرز سونگھ کر روشن ہوئے تو اب آگے کی ٹھانی۔
عبداللہ اور یاز بھائی کو جو ایک کونے میں ایک دوسرے کے ساتھ اٹھکیلیاں کرتے پایا تو فورا" ہی جا دھرا۔اور ان کے سپرد مہمانوں کے کھانے کا انتظام کر دیا۔
بس پھر کیا تھا۔ یاز بھائی کے زرخیز دماغ سے دھڑا دھڑ بے تکی ریسسیپیز کا نزول ہونے لگا۔اور عبداللہ انکا بہترین معاون ثابت ہو رہا تھا۔
یاز بھائی نے جو مینیو فائنل کیا اس میں مندرجہ ذیل ڈشز شامل کی گئیں
تری والی ہوا
بغیر گھی اور آٹے والے پراٹھے
چکن گمشدہ پلاو
ایک دم سیدھی جلیبی
ابھی چونکے کھانا سرو ہونے میں دیر تھی تو حکیم جالینوس عرف عامر جہاں نے سوچا کے مہمانوں کی خاطر تواضع کولڈ ڈرنکس سے کر لی جائے۔
یہ ذمہ داری بہت سوچ سمجھ کر ایک کونے میں کھڑے بھاگاں جی سے موبائل پر ڈانٹ کھاتے ہاشمی بھائی کو سونپی گئی۔
اس سارے معاملے سے نپٹ کر عامر جہاں نے باہر لان کی راہ لی جہاں مہمان جمع ہو رہے تھے۔ ابھی ایک قدم لان میں رکھا ہی تھا۔ کہ پچاکککک کی آواز کے ساتھ عامر جہاں کی سریلی سی چیخ لان میں گونجی اور جونہی عامر جہاں نئ نیچے دیکھا تو ایک میںڈک انکے پاوں نیچے آکر راہ رو عالم بقا ہو چکا تھا۔یہ روح فرسا منظر دیکھنا تھا کہ عامر جہاں چھلانگ مار کر قریب کھڑے عانر شہزاد بھائی کی گود میں چڑھ گئے اور انکے سر میں منہ چھپا کر منہ پھاڑ پھاڑ کر رونے لگے۔ یہ دیکھ کر خسروو بھائی کو کچھ دیر پہلے کا دورہ پڑنا یاد آیا اور فورا" سے پیشتر انکا ہاتھ اپنے جوگر کی جانب گیا۔مگر عامر جہاں کی ٹیری نگاہوں نے خسرو بھائی کا ارادہ بھانپ لیا اور گھبرا کر عامر شہزاد بھائی کا سر جھنجھوڑ ڈالا۔
مگر یہ کیا عامر شہزاد بھائی کی وگ اتر کر ٹینی میاں کے ہاتھ میں آگئی۔اور عامر شہزاد جو اپنے بالوں کو بار بار سنوار رہے تھے اب اپنے چمکتے دمکتے چاند پہ ہاتھ ملتے رہ گئے۔اور ٹینی میاں صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگا کر وہاں سے رفوچکر ہوگئے۔
عامر جہاں جونہی باورچی خانے میں داخل ہوئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ عبداللہ کا سر پتیلے میں پھننسا ہوا اور یاز بھائی کبھی توا تو کبھی بیلنا لے کر عبداللہ کے سر کا طبلہ بجا رہے۔
اور دوسری جانب ہاشمی بھائی مزے سے کولڈ ڈرنکس کھول کھول کر ہر بوتل سے ایک سپ لے کر رکھتے جا رہے اور کہہ رہے آہ سواد آگیا ظالما کوکا کولا پی کے آج تے۔
عامر جہاں سے یہ منظر برداشت نہ ہوا اور جا کر کڑکدار لہجے میں بولنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہنے لگے۔ ہاشمی بھائی یہ کیا ہو رہا یے۔
ہاشمی بھائی: بھائی یہ خدمت خلق ہو رہی۔میں چیک کر رہا ساری بوتلیں پی کر کہ کہیں کسی میں گیس کم تو نہیں۔ لے شہزادے تو بھی گھٹ لگا لے کوکا کولا کا۔اور اندھا کیا چاہے دو انکھیں کے مصداق ٹینی میاں بھی اس کارخیر میں شریک ہو گئے۔
تقریب شروع ہونے کو تھی لہذا سب حال میں جمع ہو چکے تھے۔ اسی دوران ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ کہ آوازیں آنا شروع ہو گئیں اور اچانک سے اوپر لٹکتا فانوس ہلنے لگا۔جب سب نے اوپر نگاہ دوڑائی تو دیکھا تھر تھر کانپتے احمد لون ٹھاہ ٹھاہ کی جگہ تھلے لا تھلے لا (نیچے اتارو) کر رہے۔اور ساتھ ساتھ فانوس کے جھولے بھی لے رہے۔ ابھی سب احمد لون کے کرتب سے محظوظ ہو رہے تھے کہ شور اٹھا ٹیم بھاائی آ گئے۔
ٹیم بھائی کے ساتھ نہایت ہی شاعرانہ شان لیئے عمران نئیر بھائی تھے۔جو ہال میں داخل ہوتے ہی برق رفتاری سے ڈائس پر گئے اور فورا" سے اپنی ایک شیشے والی عینک ناک پر ٹکا کر کہنے لگے۔
اس سے پہلے کہ ٹیم بھائی کچھ کہیں میں ون اردو کے فراق میں لکھا اپنا ایک قطعہ پیش کرتا ہوں
سب لوگ ہمہ تن گوش ہو گئے
عمران بھائی: جی تو عرض کیا یے

تیرے گھونگٹے کے آنگن میں
میں بیمار و قاتل و مقصود و حیات و پا گیا زندگی
جبر مسلسل حیات قابل و مقصود زنجیر امن و پیغام
تیری زلف کے سایے میں برہم عاشق۔۔۔۔۔
عمران بھائی: جی تو سمجھ آ رہی نا معزز ممبرز؟
اور جب تمام حاضرین کو اپنی جانب خشمگیں نگاہوں سے گھورتا پایا تو چپکے سے کھسک لیئے اور جاتے جاتے شاعرانہ شان میں بولے۔
داد چاہوں گا حاضرین۔اور دوڑکی لگا دی۔۔۔۔
اب اسکے بعد ٹیم بھائی کی ویلکم بیک ون اردو کے موضوع پر ایک تقریر ہوئی جسکا اختتام احمد لون بھائی کی زمین پر سیفلی لینڈنگ کی شکل میں ہوا۔
بس اسکے بعد ٹھاہ ٹھاہ بند ہو گئی اور راوی چین ہی چین لکھنے لگا۔
تمام شد

Usama
31-08-2016, 08:05 PM
Amir Shahzad; Aamir Jahan; Khusroo; Shaista Zia; Saima; Hashmi; Abdullah; Ahmed Lone; Yazghil; Amelia; Sabih;

Swan
31-08-2016, 08:07 PM
Wah Wah Kia baat hai usama bhai .Meri tu Hansi nahi ruk rahi
Jowain maar muhim

Ahmed Lone
31-08-2016, 08:09 PM
واہ اسامہ کیا خوب لکھا مزہ آگیا

Faaizaa
31-08-2016, 08:12 PM
bohat umda .

Amir Shahzad
31-08-2016, 09:14 PM
ہاہاہاہاہاہا
اف یار کیا مزے کی تحریر ہے
سب کردار بہت اچھے تھے ہمیشہ کی طرح عامر جہان تو کمال ہی تھا
سریلی سی چیخ والا منظر زبردست تھا
واقعی میں بہت قریب سے مشاہدہ کیا تم نے اس کا
ایسا ہی ہے وہ
لیکن یار میری کون سی وگ ہاہاہاہا
ناٹ فیئر
میرے بال دیکھ کے تو ہیرو بھی رشک کریں
;):p
ہاشمی بھائی والا بھی کمال کا پورشن تھا
;)

1UM-TeamUrdu
31-08-2016, 09:20 PM
ھاھاھاھاھا۔ مزے کی تحریر ھے بھائی۔ بہت خوب۔ ھم سب اپنی اپنی جگہ کیسے کہانیوں کا کردار سا بن گئے ھیں ناں

ابو لبابہ
31-08-2016, 09:28 PM
واہ اسامہ بھائی
آپ سے ایسی ہی زبردست تحریر کی امید تھی
مزا آگیا پڑھ کر
ہنسی ہی نہیں رک رہی میری تو

Sabih
31-08-2016, 11:01 PM
بغیر گھی اور آٹے والے پراٹھے
واہ واہ اور آپ پلاؤ سے فرار کیسے ہوئے لیکن؟
ھاھاھاھا

Hina Rizwan
01-09-2016, 12:29 AM
بہت زبردست مزے آیا پڑھ کر
اس کا دوسرا حصہ بھی ہونا چاہیے

Amelia
01-09-2016, 12:53 AM
Nice yup waiting for part 2

Ahmed Lone
01-09-2016, 02:34 AM
ہمارے ایک کزن ہیں وہ اونچائی سے بہت ڈرتے ہیں

ایک دفعہ ان کو ہم میلے پر لے گئے اور چپکے سے جھولے میں بیٹھا دیا ایسے کہ ان کو گمان ہی نہ ہوا کہ وہ ایک بہت اونچے سے جھولے کی ڈولی میں بیٹھ گئے ہیں

اور پھر اس جھولے کی اس ڈولی کو سب سے اوپر کرکے کھڑا کر دیا

مجھے آپ کی تحریر سے ان وہ آوازیں یاد آگئیں

تھلے لا تھلے لا

ہاہاہاہاہاہا:p

بہت عمدہ

Shaista Zia
01-09-2016, 09:16 AM
اف خدایا لائبریری میں بیٹھی ہوں لیکن ہنسی کنٹرول نہیں ہو رہی ہاہاہاہا۔ کاش یہ تحریر لائبریری میں نہ پڑھی ہوتی کھل کے ہنس تو سکتی
لوگ مشکوک نظروں سے دیکھ رہے ہیں کہ ایسا کیا پڑھ لیا میں نے۔۔۔۔
حد ہے اسامہ بھائی۔ میری بھی رگِ تحریر پھڑک اٹھی نا تو منہ چھپاتے پھرو گے
:p


- - - Updated - - -

پینٹ کوٹ کے ساتھ طلے والا جوتا عامر بھائی ہی پہن سکتے ہیں افف ہاہاہاہا


ہاشمی بھائی ہر جگہ بھاگاں جی سے ڈانٹ ہی کھاتے ہیں
اور خسرو بھائی آپ اپنے جوگرز کب بدل رہے ہیں ہاہاہا

Saima
01-09-2016, 09:32 AM
جانبدار ہوکے تبصرہ کروں تو اب اپنی بھی خیر منائے گا اسامہ بھائی

اور غیر جانبدارانہ تبصرہ

بہت فنی ہے - میرا تو ہنس ہنس کے برا حال ہوگیا

یہ بوتلوں میں گیس چیک کرنے والا قصہ اپنے کزنز اور بھائی لوگوں سے کئی دفعہ سنا ہے لیکن میرا خیال تھا کہ وہ ایسے ہی گپ مارتے ہیں لیکن ہاشمی بھائی نے تو حقیقت آشکار کردی

Shaista Zia
01-09-2016, 09:42 AM
Saima;

کیا خیال ہے جوئیں اسامہ بھائی کو ارسال نہ کر دی جائیں
;)

Saima
01-09-2016, 09:52 AM
Shaista Zia;

خیال تو اچھا ہے لیکن اسامہ بھائی کا تجربہ بتاتا ہے کہ جوؤں کے معاملے میں پہلے ہی خود کفیل ہیں- اب انہیں مزید ارسال کی جائیں تو انھیں باقی بھائیوں سے بھی شیئر کرنی پڑیں گی - ;)

Hashmi
01-09-2016, 01:24 PM
سپ سے پہلے عمدہ تحریر پر مبارکباد۔
مگر اس کےنتائج میں آپ خواتین کے لیےانڈین فوجی بن گئے ہیں۔ یعنی کے 18 مرتبہ خضاب اور جوئیں؟
عامر جہاں بھائی مجھے حکیم سے زیادہ ہومیوپیتھک لگتے ہیں جو مرضی مذاق کرلو کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔
عامر شہزاد بھائی کی وگ کہاں سے نکال لی آپ نے، جہاں تک میرا تخیل پرواز کررہاہے ان کی کم ازکم ٹنڈ نہیں ہوسکتی اگر ہوگی تو سنت نواز و شہباز پر عمل پیرا ہوجائیں گے۔
اور رہی میری بات تو بھائی میں کافی عرصے سے حیران تھا کہ میری توند ٹٹے چھتر کے طرح کیوں بڑھتی جارہی ہے اب یہ عقدہ کھلا کہ بےتحاشا گیسیں چیک کرنے کا نتیجہ ہے۔ بھائی حصہ دوئم میں مجھے کچھ نمکین چیز کھلا دینا بوتل اور شیریں چیزوں کا پرھیز ہے۔ میں تو آجکل ملک شیخ بھی چینی کے بغیر پی رہا ہوں۔

Amir Shahzad
01-09-2016, 02:33 PM
سپ سے پہلے عمدہ تحریر پر مبارکباد۔
مگر اس کےنتائج میں آپ خواتین کے لیےانڈین فوجی بن گئے ہیں۔ یعنی کے 18 مرتبہ خضاب اور جوئیں؟
عامر جہاں بھائی مجھے حکیم سے زیادہ ہومیوپیتھک لگتے ہیں جو مرضی مذاق کرلو کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔
عامر شہزاد بھائی کی وگ کہاں سے نکال لی آپ نے، جہاں تک میرا تخیل پرواز کررہاہے ان کی کم ازکم ٹنڈ نہیں ہوسکتی اگر ہوگی تو سنت نواز و شہباز پر عمل پیرا ہوجائیں گے۔
اور رہی میری بات تو بھائی میں کافی عرصے سے حیران تھا کہ میری توند ٹٹے چھتر کے طرح کیوں بڑھتی جارہی ہے اب یہ عقدہ کھلا کہ بےتحاشا گیسیں چیک کرنے کا نتیجہ ہے۔ بھائی حصہ دوئم میں مجھے کچھ نمکین چیز کھلا دینا بوتل اور شیریں چیزوں کا پرھیز ہے۔ میں تو آجکل ملک شیخ بھی چینی کے بغیر پی رہا ہوں۔

ایگزیکٹلی ہاشمی بھائی
میرے تو گھنے بال ہیں
عامر جہان جیسی دوشیزائیں کہتی ہیں کہ بال چھوٹے رکھو اور ہینڈسم لگو گے
ہاہاہاہاہاہا
یہ میں جھوٹ نہیں بول رہا اس سے پوچھ سکتے ہیں
اور بھی فورم کے ہی دو چار گواہ میں پیش کر سکتا ہوں
ویسے کمال کے الفاظ استعمال کرتے ہیں آپ
اس معاملے میں آپ کی شاگردی اختیار کرنی پڑے گی

Usama
01-09-2016, 03:46 PM
تمام ممبران اور بالخصوص ٹیم بھائی کا بہت شکریہ جنھوں نے اس تحریر کو پڑھنے کے
کےلیئے وقت نکالا اور پنسدیدگی کی سند سے نوازا۔ ناچیز تہہ دل سے ممنون ہے۔آپ لوگوں کے چہروں پہ مسکراہٹ آگی تو بس میری محنت چیز ہو گئی۔
پارٹ ٹو کی فرمائش کرنے والے ممبران سے گزارش ہے۔دو سال انتظار کریں۔کیونکہ پچھلی تحریر دو سال قبل لکھی گئی تھی۔
اور وگ والے حضرات اور جوئوں والی خواتین کے اعتراضات فی الفور مسترد کیئے جاتے ہیں :p۔
ان سے گزارش ہے صفائیاں دینے کی بجائے اپنی فکر کریں ;)۔
ہاشمی بھائی آپکی بڑھتی توند سے دلی ہمدردی محسوس ہو رہی۔ کاش مجھے پہلے علم ہوتا :cool:۔

اور مجھے دھمکیاں دینے والے عناصر سے گزارش ہے کہ خالی خولی باتوں سے کام نہ چلائیں اور کوئی تحریر لکھ کر میدان میں آئیں۔:p۔

Amir Shahzad
01-09-2016, 04:16 PM
تمام ممبران اور بالخصوص ٹیم بھائی کا بہت شکریہ جنھوں نے اس تحریر کو پڑھنے کے
کےلیئے وقت نکالا اور پنسدیدگی کی سند سے نوازا۔ ناچیز تہہ دل سے ممنون ہے۔آپ لوگوں کے چہروں پہ مسکراہٹ آگی تو بس میری محنت چیز ہو گئی۔
پارٹ ٹو کی فرمائش کرنے والے ممبران سے گزارش ہے۔دو سال انتظار کریں۔کیونکہ پچھلی تحریر دو سال قبل لکھی گئی تھی۔
اور وگ والے حضرات اور جوئوں والی خواتین کے اعتراضات فی الفور مسترد کیئے جاتے ہیں :p۔
ان سے گزارش ہے صفائیاں دینے کی بجائے اپنی فکر کریں ;)۔
ہاشمی بھائی آپکی بڑھتی توند سے دلی ہمدردی محسوس ہو رہی۔ کاش مجھے پہلے علم ہوتا :cool:۔

اور مجھے دھمکیاں دینے والے عناصر سے گزارش ہے کہ خالی خولی باتوں سے کام نہ چلائیں اور کوئی تحریر لکھ کر میدان میں آئیں۔۔

ہاہاہاہا
اسامہ جلدی ملنا پڑے گا اب تم سے :p

Sehar Azad
01-09-2016, 04:22 PM
شاندار لکھا ہے پڑھ کر سرور ملا۔

Dur-e-Shahwar
01-09-2016, 05:58 PM
ہاہاہاہاہا
زبردست........بہت اچھا لکھا ہے بہت مزہ آیا

Usama
01-09-2016, 06:08 PM
ہاہاہاہا
اسامہ جلدی ملنا پڑے گا اب تم سے :p

ہم چشم براہ ہیں۔تسی ملن والے بنو :p۔

Usama
01-09-2016, 06:10 PM
شاندار لکھا ہے پڑھ کر سرور ملا۔

بہت نوازش بھائی

Usama
01-09-2016, 06:14 PM
ہاہاہاہاہا
زبردست........بہت اچھا لکھا ہے بہت مزہ آیا

بہت بہت شکریہ درشہوار جی۔ آپ غالبا" نئی ممبر ہیں کیونکہ آپ کو پہلے والے فورم پر کبھی ایکٹو نہیں دیکھا تھا :confused:۔

Dur-e-Shahwar
01-09-2016, 06:21 PM
بہت بہت شکریہ درشہوار جی۔ آپ غالبا" نئی ممبر ہیں کیونکہ آپ کو پہلے والے فورم پر کبھی ایکٹو نہیں دیکھا تھا :confused:۔

جی جی میں بلکل نئ ممبر ہوں

Sitara
01-09-2016, 07:12 PM
Bohat acha likha hai

Aamir Jahan
01-09-2016, 10:39 PM
nice one. lol. waiting for part 2. aur ab samjh main aya amir shahzad ki darmyan se maang niklay huwe baalon ki asal haqeeqat ;)

ابو لبابہ
02-09-2016, 03:48 AM
اف خدایا لائبریری میں بیٹھی ہوں لیکن ہنسی کنٹرول نہیں ہو رہی ہاہاہاہا۔ کاش یہ تحریر لائبریری میں نہ پڑھی ہوتی کھل کے ہنس تو سکتی
لوگ مشکوک نظروں سے دیکھ رہے ہیں کہ ایسا کیا پڑھ لیا میں نے۔۔۔۔
حد ہے اسامہ بھائی۔ میری بھی رگِ تحریر پھڑک اٹھی نا تو منہ چھپاتے پھرو گے
:p


- - - Updated - - -

پینٹ کوٹ کے ساتھ طلے والا جوتا عامر بھائی ہی پہن سکتے ہیں افف ہاہاہاہا


ہاشمی بھائی ہر جگہ بھاگاں جی سے ڈانٹ ہی کھاتے ہیں
اور خسرو بھائی آپ اپنے جوگرز کب بدل رہے ہیں ہاہاہا

تو آپ کی رگ تحریر کے کب تک پھڑکنے کا امکان ہے محترمہ؟
جلدیں جوابی مضمون لکھیں آپ بھی

اور اگر ہنسی کا دورہ زیادہ ہی پڑ گیا ہے تو بتائیں
وہی جوگرز آپ کو بھی سونگھا دیں گے
اسے ہٹانے کی بات نہ ہی کریں- بقول اسامہ بھائی یہ بطور نسخۂ کیمیا استعمال ہوتا ہے

Usama
02-09-2016, 10:52 AM
nice one. lol. waiting for part 2. aur ab samjh main aya amir shahzad ki darmyan se maang niklay huwe baalon ki asal haqeeqat ;)


شکریہ جہاں صاحب۔ دوسرا پارٹ لکھنے کا قطعی کوئی موڈ نہیں ہے۔ اسی پر اکتفاء کریں۔:rolleyes:۔

Hashmi
02-09-2016, 11:37 AM
جی جی میں بلکل نئ ممبر ہوں

تو پھر خوش آمدید تو کہنا بنتا ہے
اور آپ کا جواب میں شکریہ۔

Dur-e-Shahwar
02-09-2016, 11:45 AM
تو پھر خوش آمدید تو کہنا بنتا ہے
اور آپ کا جواب میں شکریہ۔

بہت شکریہ خوش آمدید کےلیے

Hashmi
02-09-2016, 11:47 AM
بہت شکریہ خوش آمدید کےلیے

پہلے فورم میں انٹرو کی روایت ہوتی تھی۔
یہاں میرے خیال میں ابھی تک نہیں ڈالی گئی۔ آپ انٹرو کروا کر آغاز کردیں۔

Armaans
02-09-2016, 11:57 AM
واہ بہت عمدہ تحریر اسامہ پاء جی
چسسسسسس آگئی پڑھ کر

Dur-e-Shahwar
02-09-2016, 12:04 PM
پہلے فورم میں انٹرو کی روایت ہوتی تھی۔
یہاں میرے خیال میں ابھی تک نہیں ڈالی گئی۔ آپ انٹرو کروا کر آغاز کردیں۔

کیا میں خود اپنا انڑویو کرو گی؟ یا آپ introduce my self سکیشن کی بات کر رہے ہے؟

Hashmi
02-09-2016, 12:06 PM
کیا میں خود اپنا انڑویو کرو گی؟ یا آپ introduce my self سکیشن کی بات کر رہے ہے؟
انٹرویو کا سیکشن بھی تھا۔
مگر نیا آنے والا اپنا مختصر تعارف خود کروا دیتا تھا۔
چیدہ چیدہ نکات مختصرجیسے نواز شریف کی تقریر ہوتی تھی۔

Dur-e-Shahwar
02-09-2016, 12:24 PM
انٹرویو کا سیکشن بھی تھا۔
مگر نیا آنے والا اپنا مختصر تعارف خود کروا دیتا تھا۔
چیدہ چیدہ نکات مختصرجیسے نواز شریف کی تقریر ہوتی تھی۔

ہاہاہاہاہاہا
ضرور ابھی کروا دیتے ہے

Aamir Jahan
04-09-2016, 02:52 AM
شکریہ جہاں صاحب۔ دوسرا پارٹ لکھنے کا قطعی کوئی موڈ نہیں ہے۔ اسی پر اکتفاء کریں۔:rolleyes:۔

lol. ye to aur bhi achi baat hay ;) :)

Shaista Zia
05-09-2016, 10:12 AM
تو آپ کی رگ تحریر کے کب تک پھڑکنے کا امکان ہے محترمہ؟
جلدیں جوابی مضمون لکھیں آپ بھی

اور اگر ہنسی کا دورہ زیادہ ہی پڑ گیا ہے تو بتائیں
وہی جوگرز آپ کو بھی سونگھا دیں گے
اسے ہٹانے کی بات نہ ہی کریں- بقول اسامہ بھائی یہ بطور نسخۂ کیمیا استعمال ہوتا ہے
جی جی بھائی بس چھریاں تیز ہونے گئی ہوئی ہیں
:D
ہممم آپ کے جوگرز کا بھی کوئی مستقل حل ڈھونڈنا پڑ ے گا
:rolleyes: