PDA

View Full Version : شوال کے چھ روزوں کی فضیلت



Kainat
30-07-2014, 04:41 PM
https://fbcdn-sphotos-d-a.akamaihd.net/hphotos-ak-xpa1/t1.0-9/1098256_569914383044549_1126934662_n.jpg


امسال رمضان کے سلسلے کی آخری پوسٹ ، جو رمضان سے منسلک شوال کے چھ روزوں کے بارے میں ہے ۔۔
صحیح مسلم اور سنن اربعہ میں حضرت ابو ایوب انصاری فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
”جس شخص نے رمضان کے روزے رکھے‘ پھر اس کے بعد شوال کے چھ اور روزے رکھے تو یہ پورا سال روزے رکھنے کی طرح ہے“
ان روزوں کے لئے شوال کو مقرر کرنے کی بنیادمکلف کے لئے آسانی پیدا کرنے پر ہے‘ کیونکہ اس کو روزہ رکھنے کی عادت ہوگئی ہے۔ ‘”
صحیح مسلم میں ہے ”جس نے رمضان کے روزے رکھے اور اس کے بعد شوال کے چھ اور رکھے تو گویا اس نے پورا سال روزے رکھے‘
امام مالک، شوال کے علاوہ کسی اور مہینے میں ان روزوں کے رکھنے کو مستحسب سمجھتے ہیں اس خوف کی وجہ سے کہ کہیں لوگ
ان کو رمضان کے ساتھ ہی شامل نہ کر دیں۔۔اور جہاں تک شوال کی بات ہے تو شریعت نے صرف مکلف کی آسانی کی خاطر
یہ دن تعین کیے ہیں۔ورنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول کا معنی یہی ہے کہ رمضان کی ایک نیکی دس کے برابر ہے
تو ایک مہینہ دس مہینوں اور اور چھ روزے ساٹھ دن کے برابر ہوگئےتو یہ ایک سال کا حساب ہو گیا اور جب سالہا سال بندہ یہ عمل کرے گا تو گویا
اس نے ساری زندگی روزے رکھے۔۔

Hameedi
30-07-2014, 05:15 PM
انہیں شوال کے روزوں کے حوالے سے سحری اور افطاری کی روداد بھی ہو جائے ۔
آپ حضرات کو اس سلسلہ میں مذید ثواب کمانے کی تر غیب دینا مقصود ہے ۔

آپ کے پاس پورا مہینہ ہے سوچیئے مت ،جہاں آپ نے پورا رمضان روزے رکھے یہ چھ روزے تو آنکھ جپکتے ہی گزر جائیں گے ۔ ان روزوں کے ساتھ آپ کو نماز تراویح بھی ادا نہیں کرنی پڑتی ،سوچیئے کتنا بڑا ثواب آپ کا منتظر ہوگا ۔
آج کی سحری
سحری میں عید کے دن کا سب ہی بچا ہوا کھانا ہی کافی تھا ۔جس میں روسٹ چکن ۔ کوفتے ۔ چکن بریانی ۔گوشت پلاؤ ۔کباب ۔ سادہ روٹی ۔لسّی ۔کیک ۔گھر میں بنائے ہوئے دارچینی والے بسکٹ ۔ چائے تھی ۔

اب افطاری کے لئے بیگم کا کیا پروگرام ہے وہ تو شام کو ہی پتہ چلے گا ۔

Hameedi
31-07-2014, 03:00 AM
افطاری میں آلو گوشت ۔سادہ روٹی ۔لسّی ۔ فروٹ سلاد ۔گرین سلاد ۔ میری بھانجی کا لایا ہوا پائن ایپل سٹرابیری کریم کیک ۔اور چائے۔
پہلا

Hameedi
31-07-2014, 03:04 AM
سحری میں شیلو فرائی کاڈ فش ۔ہاف فرائی انڈا ۔سادہ روٹی ۔لسّی اور چائے ہوگی
انشاءاللہ

Zara
31-07-2014, 06:27 PM
Sahri main tha dhodh aur weetbix , aik khajor


Iftari main fruits aur khajor

khanay main ghosht aur sada roti ho gi Inshallah ...:)

Hameedi
31-07-2014, 07:10 PM
افطاری میں آج چکن سوپ والے کابلی چنے ۔ سادہ روٹی ۔فروٹ سلاد (جواکثر انگور،کیلا،سنگترہ،مالٹا ،آڑو، ناشپاتی اور سیب کا مرکب ہوتا ہے )۔گرین سلاد ۔ لسّی۔ اور ایک کپ چائے ہوگی۔
دوسرا
سحری میں یہی کابلے چنے کا سالن۔سادہ روٹی ۔ایک ہاف فرائی انڈا ۔ لسّی ۔اور ایک کپ چائے کے ساتھ دوعدد بسکٹ ہوں گے ۔
انشا ءاللہ

Hameedi
01-08-2014, 11:01 PM
افطاری میں آج اوون فرائی کاڈ فش ۔روسٹ آلو۔چپس ۔فروٹ سلاد ۔گرین سلاد ۔ملٹی گرین بریڈ سلائسس۔ پیپسی ۔ اور چائے ہوگی ۔
تیسرا
سحری میں شیلو فرائی ٹونا فش ۔ملٹی گرین بریڈ سلائسس ۔ ہاف فرائی انڈا۔گرین سلاد ۔منرل واٹر ۔اور چائے بسکٹ ہوں گے ۔
انشاء اللہ

Hameedi
03-08-2014, 05:05 PM
ابھی تک کسی نے ساتھ دینے کا نہیں سوچا ۔

چوتھا

Hameedi
03-08-2014, 05:18 PM
آج افطاری میں چکن کباب ۔ پیٹا بریڈ ۔فروٹ سلاد ۔گرین سلاد ۔لسّی ۔ اور چائے ہو گی ۔

پانچواں
سحری میں چکن کڑائی ۔سادہ روٹی ۔ ہاف فرائی انڈا ۔لسّی ۔ چائے اوربسکٹ ہوں گے۔
انشاءاللہ

Zara
03-08-2014, 05:21 PM
Asslam o Aliakum

Sahri main tha 2 slice bread with omelet + khajor... paniii

Aaj ki iftari main Khajor , fruit chaat aur sada panii

khanay main palak ghosht aur sada roti ho gi ... Inshallah

Hameedi
04-08-2014, 10:04 PM
آج افطاری میں چکن بریانی ۔فروٹ سلاد ۔گرین سلاد ۔ پودینہ کی چٹنی ۔مکس اچار ۔ ہری مرچ کی چٹنی ۔ لسّی ۔اور چائے ہوگی ۔ انشاءاللہ
چھٹا
آج میرے چھ روزے اختتام کو پہنچے ۔گھر کے چھ بندوں میں سے چار نے یہ روزے شروع کئے تھے ۔ دو کے کل پورے مکمل ہو جائیں گے ۔
بروز بدھوار کو ہم ایک چھوٹی سی قسم کی عید منائیں گے ۔
یہ ہمارا خود کو ٹریٹ ہوگا ۔