PDA

View Full Version : آخری عشرہ اور ليلة القدر



Pardaisi
19-07-2014, 03:54 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم



رمضان کا بابرکت اور رحمتوں والا مہینہ اپنی رحمتیں اور برکتیں لٹاتا ہوا آہستہ آہستہ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سعودیہ میں آج سے رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو گیا ہے۔
آج سے تراویح دو حصوں میں پڑھائی گئی ۔ آدھی تراویح عشاء کی نماز کے ساتھ اور آدھی تراویح اور وترآدھی رات کے بعد ادا کی گئی۔ قیام الیل میں ادا کی تراویح اور وتر میں لمبے لمبے رکوع اور سجود ادا کیے جاتے ہیں۔

آخری عشرے میں لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس عشرہ میں ایک بڑی بابرکت رات بھی ہے جس کے متعلق اللہ تعالٰی نے قرآن پاک میں فرمایا:




سُوۡرَةُ القَدر


بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ


اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰهُ فِىۡ لَيۡلَةِ الۡقَدۡرِ ۖ ۚ‏ ﴿۱﴾ وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا لَيۡلَةُ الۡقَدۡرِ‏ ﴿۲﴾ لَيۡلَةُ الۡقَدۡرِ  ۙ خَيۡرٌ مِّنۡ اَلۡفِ شَهۡرٍ‏ ﴿۳﴾ تَنَزَّلُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ وَالرُّوۡحُ فِيۡهَا بِاِذۡنِ رَبِّهِمۡ*ۚ مِّنۡ كُلِّ اَمۡرٍ ۛۙ‏ ﴿۴﴾ سَلٰمٌ ۛهِىَ حَتّٰى مَطۡلَعِ الۡفَجۡرِ‏ ﴿۵﴾


شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے


بے شک ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں اتارا ہے (۱) اور آپ کو کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے (۲) شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے (۳) اس میں فرشتے اور روح نازل ہوتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام پر (۴) وہ صبح روشن ہونے تک سلامتی کی رات ہے (۵


حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں لیلۃ القدر تلاش کرو۔




لیلۃ القدرکی علامات


۱۔ رات کے وقت آسمان کا ابرآلودنہ ہونا، روشن اور صاف
ہوناگویا کہ چاند کی چاندنی ہے۔
۲۔ فضا کا پرسکون ہونا۔
۳۔ موسم کا معتدل ہونا۔
۴۔ رات کے وقت فرشتوں کا زمین پر سنگریزوں سے بھی زیادہ کثرت سے ہونا۔
۵۔ صبح کے وقت سورج کا شعاعوں کے بغیر طلوع ہونا۔
۶۔ سورج کا طشت کی طرح ہونا۔
۷۔ شیطان کاطلوع کے وقت سورج سے دور ہونا۔
۸۔ رات کو ستارے کا نہ ٹوٹنا وغیرہ وغیرہ
(احمدازعبادہ بسند صحیح، مجمع الزوائد… احمد، ترمذی، مسلم، ابوداؤد از ابی بن کعب)


لیلۃ القدرکی دعا

اللّٰهُمَّ إِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ

”اے اللہ تو معاف کرنے والا ہے، معافی کو پسند کرتا ہے، مجھے معاف فرما دے

(احمد، ترمذی، ابن ماجہ از عائشہ مرفوعاً بسند صحیح)



ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات بھر جاگتے اور گھر والوں کو بھی جگاتے، (عبادت میں) نہایت کوشش کرتے اور کمر، ہمت باندھ لیتے تھے۔

مختصر صحیح مسلم


ان الله وهب لامتی ليلة القدر ولم يعطها لمن کان قبلهم.
بے شک اللہ تعالیٰ نے صرف میری امت کو شب قدر دی ہے اور جو لوگ گزر گئے ان کو نہیں دی۔

طبرانی کی روایت ہے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں شب قدر تلاش کرو۔

فمن قامها ايمانا واحتسابا غفرله ما تقدم من ذنبه.
جس نے ایمان و یقین کے ساتھ ثواب کی نیت سے اس میں قیام کیا اس کے گذشتہ گناہ بخش دیئے جائیں گے۔



.
.
.
.

Pardaisi
19-07-2014, 04:07 AM
رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کی دعا









اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّا تُحِبُّ الۡعَفۡوَ فَا عۡفُ عَنَّا

.

.



اے اللہ بے شک تو معاف کرنے والا ہے معاف کرنے کو پسند کرتا ہے پس ہمیں

معاف فرما دے​





.

.

.

.

.

Pardaisi
24-07-2014, 05:17 PM
https://scontent-a-vie.xx.fbcdn.net/hphotos-xfa1/t1.0-9/10527604_285981341586827_8182293227156640679_n.jpg





.

.

.