PDA

View Full Version : عامر شہزاد بھائی کی سحری

اسامہ
17-07-2014, 05:23 PM
السلام علیکم،ہر سال کی طرح اس رمضان میں بھی کچھ سحریوں کے احوال جاننے کا ہر ممبر کو شوق ہوتا ہے۔توملاحضہ ہو عامر شہزاد بھائی کی سحری کا احوال :p:p۔

عامر شہزاد کی سہری

صبح تین بجے کا وقت اور اچانک الارم بج اٹھا۔لیکن الارم پر کوئی ٹون بجنے کی بجائے ایک پھٹی سی آواز آئی
میری فوٹو کو عامررررر یار چپکالے زرا سامنے کی وال سے
میری فوٹو کو عامررررر یار چپکالے زرا سامنے کی وال سے
یہ آواز کسی اور کی نہیں بلکہ حکیم عامر جہاں سنگل پسلی کی تھی جس نے بطور تحفہ عامر شہزاد بھائی کو ریکارڈ کر کے بھیج رکھی تھی۔جنکی بیگم آج کل پاکستان تھیں او انکو رمضاں میں سحری ٹائم اُٹھنے میں کافی دشواری کا سامنا تھا۔عامر جہاں نے نہ صرف یہ ریکارڈ کردہ آواز بھیجی جسکو عامر شہزاد بھائی نے اپنی الارم ٹون بنا رکھا تھا۔بلکہ عامر جہاں کی ایک عدد نیکر اور بنیان میں تصور بھی بیڈ کے سامنے والی دیوار پر لگا رکھی تھی۔جس کی وجہ تسمیہ کچھ یوں تھی۔
جب بھی عامر شہزاد بھائی کی آنکھ کھلتی الارم بجنے پر، تو وہ ادھر اُدھر دیکھ کر پھر سے محو استراحت ہو جاتے۔تو اس کا حل عامر جہاں نے نکالا۔اور اپنی تصویر بھیج دی۔اب جب بھی عامر جہاں کی آواز والا الارم بجتا اور عامر شہزاد بھائی کی آنکھ کھلتی اور سامنے دیوار پر ایک ایتھوپیا کے ہیوی ویٹ تِیلی پہلوان کی آویزں تصویر پر نظر پڑجاتی، تو بس ساری نیند بھاگ جاتی اور بے چارے امی بھاؤ کہہ کر واش روم کی طرف بھاگ جاتے منہ پر چھینٹے مارنے۔
آج بھئی ایسا ہی ہوا
جب عامر بھائی واش روم سے باہر آئے تو کچن کا رُخ کیا۔وہاں جا کر خیال آیا کیوں نہ آج پیاز والا آملیٹ بناؤں۔اور پھر اس کے بعد سامان لا کر شیلف پر رکھا اور لگے کاٹنے پیاز۔۔
پیاز کاٹتے کاٹتے آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے اور اسی اثناء میں سیل پہ میسج ریسیو ہوا بھابی کا
۔عامر زرا سکائپ پر آئیں۔
اور عامر بھائی نے فورا" سے سکائپ آن کیا اور سامنے بھابی کے خطرناک تیور دیکھ کر فورا" سے آنسو چھپانے لگے۔مگر بھابی فورا" جان گئیں کہ عامر بھائی نےضرورکوئی نقصان کر دیا ہے جس پر اب رو رہے ہیں تاکہ جان بخشی ہو جائے۔۔
بھابی:عامر سیدھی طرح بتا دیں کیا نقصان کیا ہے؟۔۔۔۔
عامر: نن نہیں بیگم وہ ممممم میں تو بس ۔۔۔
بھابی:کیا میں میں لگا رکھی ہے جلدی بتائیں۔اففف ایک تو مجھے محمد رحمان سے زیادہ اس بڑے کاکے کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔جب زرا سا ادھر ادھر ہو جاؤں کوئی نہ کوئی نقصان کر بیٹھتا ہے
اور محمد رحمان کا ذکر سن کر عامر بھائی کے آنسو مزید رواں ہو گئے۔اور ہچکیوں سے رونے لگے۔
ادھر بھابی سمجھیں کہ عامر بھائی کچھ بڑا نقصان کر بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے اب ان کے آنسو نہیں تھم رہے
بھابی:عامر میں آ رہی ہوں واپس کویت۔آپ کو تو میں آ کر پوچھتی ہوں
عامر:بببب بیگم سنو تو
سکائپ کال ڈسکونیکٹ
ادھر کاکے کا ذکر سن کر عامر بھائی پر ایسی وارفتگی طاری ہوئی۔کہ شکیرا فیم واکا واکا کی طرز پر کاکا کاکا گانا گنگنانے لگے
اور پورے کچن میں ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر دونوں ہاتھ جوڑے اور لہرا لہرا کر شروع ہو گئے
کاکا کاکا ہے اے
ابا تم کو یاد کرے ہے
کاکا کاکا ،کاکا کاکا
اور اس ساری مشق میں اس آملیٹ کو بھول گئے جو فرائی پین میں پک پک کر اب افریقن آملیٹ بن چکا تھا
ابھی عامر بھائی کا کاکا ڈانس جاری تھا کہ فون کی گھنٹی بجی۔
جب فون اٹھایا تو دوسری طرف کی آواز سن کر ایسا منہ بنایا جیسے منہ میں کڑوا بادام آ گیا ہو
دوسری جانب عامر جہاں تھے
عامر جہاں:چہکتے ہوئے،ہاں بھئی چوزے کیا حال ہے؟سحری کر لی؟
عامر شہزاد:چپ کر ملوک کی گِٹک۔ابھی مجھے کاکا یاد آ رہا اور تم نے فون کر کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا
عامر جہاں:ہاں ہاں میرے پاس بھی ٹائم نہیں ہے اتنا۔
ابھی بھی تمھارا بھائی کام میں بزی ہے بہت(کام کیا تھا ،حکیم صاحب ہوٹل کے برتن مانجھ رہے تھے)۔
عامر شہزاد:تو تنکے پہلوان اپنا کام کر میرا سر کیوں کھا رہا ہے؟
عامر جہاں:میں نے تو اتنا بتانے کو فون کیا تھا کہ آج تمھارے بھائی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ سحری کی۔
عامر شہزاد:عامر لگتا تو کھسک گیا ہے۔۔۔تجھے تو کوئی میٹنگ روم میں گھسنے نہیں دیتا چہ جائے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ سحری کرے۔
عامر جہاں:تم نہ مانو،مگر سچ تو یہی ہے۔پتہ کیا تمھارا بھائی بہت چالاک ہے۔آج جونہی مجھے پتہ چلا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز سحری ہوٹل میں کر رہے ہیں تو میں کچن کے دروازے سے لگ کر کھڑا ہوگیا اور جب بٹلر لوازمات سے بھری ٹرالی لیکر گزرا تو میں نے اپنا ایک پاؤں آگے کر دیا۔۔بٹلر نیچے اور ٹرالی آگے کو بھاگ لی۔ایوری بڈی شاکڈ عامر راکڈ۔
میں نے جمپ لگایا۔اور ٹرالی کو پکڑ کر ہو لیا میٹنگ روم کی طرف۔
اب وہاں سب نے مزے سے سحری کی
عامرشہزاد:عامر تم نے بھی کھانا کھایا؟
عامر جہاں: ہہہہ ہاں ہاں میں بھی تو وہاں تھا۔۔بس کھا نہیں پایا لیکن خوشبو ہر کھانے کی سونگھی میں نے
عامر شہزاد:ڈی ایف ایم۔ اور کھٹاک سے فون بند کر دیا
اتنے میں اذان کی آواز آئی اور بے چارے عامر شہزاد بھائی کو پھر پانی پی کر روزہ رکھنا پڑا۔

Aamir Jahan
17-07-2014, 06:20 PM
میری فوٹو کو عامررررر یار چپکالے زرا سامنے کی وال سے

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
آسم ;d

کاکا کاکا ہے اے
ابا تم کو یاد کرے ہے
کاکا کاکا ،کاکا کاکا

ہاہاہاہاہاہاہا بہت مزیدار

عامر جہاں:چہکتے ہوئے،ہاں بھئی چوزے کیا حال ہے؟سحری کر لی؟

یہ لائن پڑھ کر تو ہنسی نہیں رک رہی ;d

مانو،مگر سچ تو یہی ہے۔پتہ کیا تمھارا بھائی بہت چالاک اور جب بٹلر لوازمات سے بھری ٹرالی لیکر گزرا تو میں نے اپنا ایک پاؤں آگے کر دیا۔۔بٹلر نیچے اور ٹرالی آگے کو بھاگ لی۔ایوری بڈی شاکڈ عامر راکڈ۔

ہاہاہاہاہا سب سے مزیدار لائن یہ تھی ہاہاہاہاہاہا ;d ;d

چھا گئے ہو اسامہ چندا ::) جیتے رہو

محمد فیصل
17-07-2014, 08:50 PM
بہت اعلی مزا آگیا خاص دور پر اس لائن میں

بھابی:کیا میں میں لگا رکھی ہے جلدی بتائیں۔اففف ایک تو مجھے محمد رحمان سے زیادہ اس بڑے کاکے کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔جب زرا سا ادھر ادھر ہو جاؤں کوئی نہ کوئی نقصان کر بیٹھتا ہے
;d;d;d;d

IN Khan
17-07-2014, 09:09 PM
بہت عمدہ لکھا چھوٹے بھائی۔:)

خوش رہیئے اور مزید دلچسپ تحاریر سے نوازتے رہیئے

Armaans
17-07-2014, 09:12 PM
Totally supppperrrbbbb
Gud job usama bhai

Amir Shahzad
18-07-2014, 02:46 AM
;d
بہت خوب اسامہ میاں

زبردست لکھا ہے

اور اس میں ایک بات تو بالکل سچ تھی

اب وہ کونسی تھی یہ تو میں نہیں بتانے والا
;d

باقی کاکا تو پھر سے یاد آگیا
:(

اور رہی اس تنکے پہلوان کی بات تو اس کے بارے میں لکھا ہر ورڈ تو سچا ہی ہوتا ہے
ہاہاہاہا

ایتھوپیا کا ہیوی ویٹ تصور میں ہی کمال کا سین لگتا ہے
ہاہاہا

باقی جو بھی ہے ایک تیر سے دو شکار کر لیے آپ نے

یہ تو دونوں عامر کی سحری ہو گئی ایک حساب سے

ویسے اب تو مجھے دونوں عامر لازم و ملزوم لگتے ہیں

ایک بار پھر سچ میں بہت مزا آیا

ابھی بھی دوست تھے ساتھ میں آج گھر ابھی پہنچا ہوں

ایک دوست کے گھر افطاری تھی

میں پڑھ پڑھ کے بے ساختہ مسکرا رہا تھا اور وہ لوگ کہہ رہے تھے خیر تو ہے کیوں مسکرا رہے ہو
بھابھی کے میسجز ہیں کیا

ویسے بھابھی جان بوجھ کے لکھا ہے

ہاہاہاہا
امپریشن خراب تو نہیں کرنا اب میں نے اپنا
;)

اور پانی والی بات بھی بالکل فٹ کر دی
سحری میں ابھی تک پانی پی کے ہی روزہ رکھا ہے

زبردست کیپ اٹ اپ

اس جعلی حکیم کے اوپر تحریر کا شدت سے انتظار رہے گا

Aamir Jahan
18-07-2014, 03:10 AM

وہ اتنا ویلا نہیں ہے :p ::);d

Amir Shahzad
18-07-2014, 03:19 AM
وہ اتنا ویلا نہیں ہے :p ::);d

جھینگے
یہ کہہ کے بچنے کی کوشش نا کرو
;d

رفعت
18-07-2014, 03:33 AM
ہاہاہاہا بت مزے کا اسپیشلی ایک ٹانگ کا ڈانس

کوثر بیگ
18-07-2014, 03:39 PM
ہاہاہاہا ، پاشا آپ نے میری بازی مار لی یہ شکار تو میں نے سوچا ہوا تها مگر آپ کی طرح اعلیٰ اور مزیدار تحریر نہ لکه پاتی اورکیا معلوم اس تحریر سے محروم رہ جاتے پهر مجهے مصروفیت کے پہاڑی سلسلہ بهی چل نکلے ہیں ...عامر بهائی پر ایسے ہی لکهنا بنتا ہے بہت بہت اچها لکها آپ نے چهوٹے بهائی خوش رہیں

Aleesha
18-07-2014, 09:10 PM
;d ;d ;d buhat umdah ;d

Amir Shahzad
18-07-2014, 10:34 PM
ہاہاہاہا ، پاشا آپ نے میری بازی مار لی یہ شکار تو میں نے سوچا ہوا تها مگر آپ کی طرح اعلیٰ اور مزیدار تحریر نہ لکه پاتی اورکیا معلوم اس تحریر سے محروم رہ جاتے پهر مجهے مصروفیت کے پہاڑی سلسلہ بهی چل نکلے ہیں ...عامر بهائی پر ایسے ہی لکهنا بنتا ہے بہت بہت اچها لکها آپ نے چهوٹے بهائی خوش رہیں

:o
یعنی میں آپ کا بھی ٹارگٹ تھا
;d

ویسے جو بھی ہے اتنا تو مجھے پتہ ہے کہ آپا جی آپ نے میری تعریف بہت کرنی تھی
;d;d

کوثر بیگ
18-07-2014, 10:57 PM
ہاہاہاہا ، اللہ رے یہ خوش فہمی

آج عمرہ اور کل انڈیا جارہی ہوں بہت جلدی میں کسی خاص کام سے ...... دعا وں میں سب ہی مجهے یاد رکهے میرا کام آسانی
سے سرانجام ہو کر میں اطمینان اور خوشی سے واپس ہو جاو ں....سب سے گزارش ہے الگ تهریڈ بنا نے کا ٹائم نہیں ہے اس لئے یہاں لکه دی.

Amir Shahzad
18-07-2014, 11:20 PM

جی جی کیا جاتا ہے
ہمیشہ اچھے کا سوچنا چاہیے

ارے واہ عمرہ پر جا رہی ہیں تو میرے لیے بھی دعا کریے گا
نام لے کے پلیز
اور ان شاء اللہ جس کام سے جا رہی ہیں
اللہ بخیر و عافیت کرے اور آسانی فرمائے

آمین:)

Romana
18-07-2014, 11:29 PM
very nyc usama bhai ::)::)

Amir Shahzad
18-07-2014, 11:30 PM
very nyc usama bhai ::)::)

واہ اسامہ بھائی تو

نیویارک سٹی ہو گئے
;d;d

رفعت
19-07-2014, 12:49 AM
کوثر آپی ہمارے لیے بھی دعا کیجئیے گا
ایک کام سوچا ہے دعا کیجئیے گا کہ اللہ تعالی تکمیل تک پہنچائیں
خیر سے جائیں خیر سے واپس آئیں آمین

بنت احمد
19-07-2014, 08:20 AM
ان شاء اللہ جس کام سے جا رہی ہیں
اللہ بخیر و عافیت کرے اور آسانی فرمائے

آمین

Romana
19-07-2014, 08:25 AM
واہ اسامہ بھائی تو

نیویارک سٹی ہو گئے
;d;d

toubah ... joke ta ye? :p

Amir Shahzad
19-07-2014, 11:13 AM
toubah ... joke ta ye? :p

جوک یہ نہیں تھا بھئی
آپ تھیں
;d;d

اسامہ
19-07-2014, 04:10 PM
میری فوٹو کو عامررررر یار چپکالے زرا سامنے کی وال سے

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
آسم

کاکا کاکا ہے اے
ابا تم کو یاد کرے ہے
کاکا کاکا ،کاکا کاکا

ہاہاہاہاہاہاہا بہت مزیدار

عامر جہاں:چہکتے ہوئے،ہاں بھئی چوزے کیا حال ہے؟سحری کر لی؟

یہ لائن پڑھ کر تو ہنسی نہیں رک رہی ;d

مانو،مگر سچ تو یہی ہے۔پتہ کیا تمھارا بھائی بہت چالاک اور جب بٹلر لوازمات سے بھری ٹرالی لیکر گزرا تو میں نے اپنا ایک پاؤں آگے کر دیا۔۔بٹلر نیچے اور ٹرالی آگے کو بھاگ لی۔ایوری بڈی شاکڈ عامر راکڈ۔

ہاہاہاہاہا سب سے مزیدار لائن یہ تھی ہاہاہاہاہاہا ;d ;d

چھا گئے ہو اسامہ چندا ::) جیتے رہو

شکریہ حکیم میاں
ویسے بچ گئے ہو ورنہ پلان تو آپکی شادی کی روداد لکھنے کا تھا
لیکن موڈ عامر بھائی کی گچی نپنے کا بن گیا ;d۔

اسامہ
19-07-2014, 04:11 PM
بہت اعلی مزا آگیا خاص دور پر اس لائن میں

بھابی:کیا میں میں لگا رکھی ہے جلدی بتائیں۔اففف ایک تو مجھے محمد رحمان سے زیادہ اس بڑے کاکے کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔جب زرا سا ادھر ادھر ہو جاؤں کوئی نہ کوئی نقصان کر بیٹھتا ہے
;d;d;d

شکریہ فیصل بھائی آپ کو پسند آیا لکھا
گویا محنت چیز ہوگئی :)۔
ویسے اگلا نمبر آپکا بھی ہو سکتا ہے :eek:۔

اسامہ
19-07-2014, 04:11 PM
بہت عمدہ لکھا چھوٹے بھائی۔:)

خوش رہیئے اور مزید دلچسپ تحاریر سے نوازتے رہیئے

آخاہ بڑے بھیا آئے ہیں
بہت بہت شکریہ بھیا جانی :)۔
آپ کی یہ محبت ہی تو مجبور کرتی ہے لکھنے پر

اسامہ
19-07-2014, 04:12 PM
Totally supppperrrbbbb
Gud job usama bhai

تھانکیو تھانکیو پنجاب پولیس
آپ کا نام بھی زیر غور ہے
شائد رگڑا لگ ہی جائے ;d۔

اسامہ
19-07-2014, 04:13 PM
;d
بہت خوب اسامہ میاں

زبردست لکھا ہے

اور اس میں ایک بات تو بالکل سچ تھی

اب وہ کونسی تھی یہ تو میں نہیں بتانے والا
;d

باقی کاکا تو پھر سے یاد آگیا
:(

اور رہی اس تنکے پہلوان کی بات تو اس کے بارے میں لکھا ہر ورڈ تو سچا ہی ہوتا ہے
ہاہاہاہا

ایتھوپیا کا ہیوی ویٹ تصور میں ہی کمال کا سین لگتا ہے
ہاہاہا

باقی جو بھی ہے ایک تیر سے دو شکار کر لیے آپ نے

یہ تو دونوں عامر کی سحری ہو گئی ایک حساب سے

ویسے اب تو مجھے دونوں عامر لازم و ملزوم لگتے ہیں

ایک بار پھر سچ میں بہت مزا آیا

ابھی بھی دوست تھے ساتھ میں آج گھر ابھی پہنچا ہوں

ایک دوست کے گھر افطاری تھی

میں پڑھ پڑھ کے بے ساختہ مسکرا رہا تھا اور وہ لوگ کہہ رہے تھے خیر تو ہے کیوں مسکرا رہے ہو
بھابھی کے میسجز ہیں کیا

ویسے بھابھی جان بوجھ کے لکھا ہے

ہاہاہاہا
امپریشن خراب تو نہیں کرنا اب میں نے اپنا

اور پانی والی بات بھی بالکل فٹ کر دی
سحری میں ابھی تک پانی پی کے ہی روزہ رکھا ہے

زبردست کیپ اٹ اپ

اس جعلی حکیم کے اوپر تحریر کا شدت سے انتظار رہے گا

بس جی اس دفعہ دل کرا کہ کسی ایسے ممبر کو پکڑا جائے جو ابھی تک بچ رہا ہےط>:(۔
پھر آپ کے کچھ روز و شب نظروں سے گزرے تو خاکہ بن گیا
;d

اسامہ
19-07-2014, 04:14 PM
ہاہاہاہا بت مزے کا اسپیشلی ایک ٹانگ کا ڈانس

شکریہ البیک آپا ;d;d۔
آپ بھی لکھیں نا کچھ :mad:۔

اسامہ
19-07-2014, 04:15 PM
ہاہاہاہا ، پاشا آپ نے میری بازی مار لی یہ شکار تو میں نے سوچا ہوا تها مگر آپ کی طرح اعلیٰ اور مزیدار تحریر نہ لکه پاتی اورکیا معلوم اس تحریر سے محروم رہ جاتے پهر مجهے مصروفیت کے پہاڑی سلسلہ بهی چل نکلے ہیں ...عامر بهائی پر ایسے ہی لکهنا بنتا ہے بہت بہت اچها لکها آپ نے چهوٹے بهائی خوش رہیں

اوہ ہاہاہاہا یہ تو پھر میں نے آپ کا حق مارا ہے آپا
اس پر میری سزا بنتی ہے
اور سزا یہ کہ آپ کی سحری کا احوال بھی لکھا جائے ;d;)۔

اسامہ
19-07-2014, 04:16 PM
;d ;d ;d buhat umdah ;d

بہت شکریہ جی :cool:۔

اسامہ
19-07-2014, 04:16 PM
ہاہاہاہا ، اللہ رے یہ خوش فہمی

آج عمرہ اور کل انڈیا جارہی ہوں بہت جلدی میں کسی خاص کام سے ...... دعا وں میں سب ہی مجهے یاد رکهے میرا کام آسانی
سے سرانجام ہو کر میں اطمینان اور خوشی سے واپس ہو جاو ں....سب سے گزارش ہے الگ تهریڈ بنا نے کا ٹائم نہیں ہے اس لئے یہاں لکه دی.

آپا جان ناچیز کو دعاؤں میں ضرور یاد رکھئے گا
اور اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ کا ہر کام بخیر و خوبی انجام پائے۔آمین

اسامہ
19-07-2014, 04:21 PM
very nyc usama bhai ::)::)

ویری شکریہ جی ::)۔

Amir Shahzad
19-07-2014, 04:30 PM
بس جی اس دفعہ دل کرا کہ کسی ایسے ممبر کو پکڑا جائے جو ابھی تک بچ رہا ہےط>:(۔
پھر آپ کے کچھ روز و شب نظروں سے گزرے تو خاکہ بن گیا
;d

یعنی مرے کو مارا ہے آپ نے
:(

مجھے تو آج میرا مینجر بھی کہہ رہا تھا کہ چوسنی جیسا منہ نکل آیا ہے تمہارا
;d

سچ میں کچھ بھی پراپر کھانے پینے کو نہیں مل رہا رمضان میں
:(

Amir Shahzad
19-07-2014, 04:32 PM
شکریہ حکیم میاں
ویسے بچ گئے ہو ورنہ پلان تو آپکی شادی کی روداد لکھنے کا تھا
لیکن موڈ عامر بھائی کی گچی نپنے کا بن گیا ;d۔

نا جی میری گچی تو نپ لی:p
لیکن اس کو معاف نا کریے گا
جو مزا اسکی درگت پر آتا ہے کسی اور کی نہیں آئے گا
لکھیں اس نازک اندام حسینہ پر بھی تحریر
;d;d

Aamir Jahan
19-07-2014, 05:07 PM
نا جی میری گچی تو نپ لی:p
لیکن اس کو معاف نا کریے گا
جو مزا اسکی درگت پر آتا ہے کسی اور کی نہیں آئے گا
لکھیں اس نازک اندام حسینہ پر بھی تحریر
;d

چپ کر کے بیٹھ جاو چوسنی کے منہ والے :p::);d

Aamir Jahan
19-07-2014, 05:07 PM
شکریہ حکیم میاں
ویسے بچ گئے ہو ورنہ پلان تو آپکی شادی کی روداد لکھنے کا تھا
لیکن موڈ عامر بھائی کی گچی نپنے کا بن گیا ;d۔

وہ بھی لکھ ڈالو ::)

Amir Shahzad
19-07-2014, 10:45 PM
چپ کر کے بیٹھ جاو چوسنی کے منہ والے :p::);d

اوئے مرجھائے ہوئے کریلے :p
میرا باس بننے کی کوشش نا کرو;d

Aamir Jahan
20-07-2014, 12:13 AM
اوئے مرجھائے ہوئے کریلے :p
میرا باس بننے کی کوشش نا کرو;d

شش۔ زیادہ ٹیں ٹیں نہ کرو، صومالیہ کے طوطے ::):p

Amir Shahzad
20-07-2014, 12:19 AM
شش۔ زیادہ ٹیں ٹیں نہ کرو، صومالیہ کے طوطے ::):p

اوئے چائنہ کے عالم چنا

باز آجاؤ :p:p