PDA

View Full Version : تعارف ایک بھائی کا



کوثر بیگ
06-07-2014, 09:55 AM
جب کسی کے بارے میں بتایا یا سمجھایا جاتا ہے تو سب سے پہلے ان کا نام لیا جاتا ہے مگر نہیں میں آج ان کا تعارف پہلے دونگی اور نام بعد میں بتاوں گی۔۔نہیں نہیں بتاونگی بھی نہیں آپ خود جان لیں گے۔آپ سمجھ لیں کہ یہ ایک کوئز ہے ۔ہاہاہاہا


یہ ممبر ایک بھائی صاحب ہیں بہت قدیم ممبر ہیں وہ آتے ہی چھا گئے اپنی محنت لگن شوق شیئرنگ (بقول ہاشمی بھائی اس فورم پر بہت قیمتی اور معلوماتی کتب انھوں نے ہم کو مفتوں مفت پڑھائی ہیں۔) اور بہہت زیادہ ایکٹو رہنے کی وجہہ سے۔۔۔۔
انہیں نظم نثر دونوں ہی سے دلچسپی ہے اصل میں تو اردو ادب سے لگاو ہے اردو ادب میں بھی انہیں طنز و نشتر سے بہت زیادہ انس لگتا ہے۔


اسلام سے بہت رغبت ہے۔ رغبت ہی نہیں باتوں سے اسلامی معلومات کا اظہار بھی خوب ہوتا ہے یہ ہی نہیں بلکہ لندن میں کافی عرصہ سے قیام فرمانے کے باوجود تمام احکام کے پابند بھی محسوس ہوتے ہیں جو بہت بڑی بات ہے آج کے دور میں۔۔۔
یہ انگلینڈ کی برسوں سے ہوا ،پانی غذا کھانے کے باوجود انکا دل پاکستان کے لئے دھڑکتا ، پھڑکتا ،کھڑتا ،تڑپتا رہتا ہے ۔


آپ میں میل حضرات کی طرح جلد ناراض ہونا فوراً اپنی بات کہنا بحث میں پیچھے نہ رہنا کے ساتھ ہی ساتھ ایک منفرد خوبی بھی ہے جب بات کرینگے دلیل سے کرینگے اور کہتے ہیں مرد آدمی کھانے کے شوقین ہوتے ہیں مگر ان میں بہت کم حضرات کھانا بنانا جانتے ہیں ان ہی میں سے ایک یہ بھائی بھی ہیں ۔ پکوان کرتے ہونگے بھی کہ نہیں مگر کیسا کیا چیز پکتی ہے کس چیز سے کیا ذائقہ آئے گا یہ ُگر کی باتیں خوب جانتے ہیں۔ مجھے تو لگتا ہے کھانے سے زیادہ یہ بھابی کا بھیجا زیادہ کھاتے ہونگے۔ اس میں اتنی غذائیت ہے یہ فلاں مرض سے بچاتی ہے اس کو اُس کے ساتھ نہ پکاوں آپ نے بچے کو یہ کیوں بناکر دیا آیندہ سے اس کو استمعال کرا ئیے گا۔ بھابی بے چاری منہ ہی منہ میں بڑ بڑاتی ہونگی کہ کس نیم حکیم سے پالا پڑا۔


بہت بیدار مغز ہیں مگر پھر بھی بیگم سے خائف ضرور رہتے ہیں ۔اب آپ پوچھے گے کہ کوثر یہ آپ نے کیسے جانا تو قبلہ ایک بار ہماری بھابی پاکستان گئی تھی اور بھا ئی صاحب کا جی چاہا کہ چائَے پی جائے تو لگے چائے بنانے مگر ون اردو پر ایسے مصروف ہوگئے کہ چائے تو جلی ہی تھی پیتلی بھی جل کرکالی ہوگئی بہت پریشان ہوئے بہت مانجا بہت رگڑا کچھ اثر نہ ہوا تو ون اردو پر تھریڈ بنا دیا بلکل اسی طرح جس طرح دعا کی اپیل کی جاتی ہے۔ جب بہنوں نے ان کا مسئلہ سنا تو سب سر جوڑ کر لگی بھائی کو مصیبت سے پیچھا چھوڑانے پھر مون کی ترکیب کام کرگئی اس طرح بھابی کی کھجائی سے بچ نکلے۔۔۔۔


ان کی باتیں بھی بڑی معنی خیز ہوتی ہیں ۔ ایک دن افطار اور سحری کے بارے میں بتارہے تھے توبتانے میں انہوں نے بڑی ایمانداری دیکھائی اور دوا کی گولیوں کی تعداد بھی ساتھ لکھ دی ۔اب سب پریشان کہ اللہ نہ کرے بھائی کے دشمنوں کی طبعیت تو خراب نہیں ۔ جب ایک کے بعد ایک مزاج پوچھنے لگے تو بات ٹال دی یہ نہیں بتایا کہ اکثر چالیس سال عمر کے بعد اس طرح گولیوں کی ضرورت ہوجاتی ہے۔ سوچا ہوگا کہ کیا عورتوں ہی کو عمر چھپانے کا حق ہے جب وہ نہیں بتاتے تو پھر ہم کیوں بتا ئیں ۔ میں بھی کچھ ان ہی کےدور سے گزار رہی ہوں سوچا کہ جواب میں چھوٹے بھائی کو یہ مصرع لکھ دوں
ہم اب تنہا نہیں چلتے دوا بھی ساتھ چلتی ہے


مگر میں چھوٹے بھائی کی بہت عزت کرتی ہوں مسکرا کر چپ ہو رہی پھر وہ بہت ہلپنگ طبعیت کے بھی واقع ہوئے ہیں کیا معلوم پھران کی ضرورت ہی پڑجائے سچائی بھاری پڑجائے۔

آپ بھی انہیں کچھ نہیں بتائیے گا ۔۔


ہاہاہاہاہا مگرمیں نے تو آپ کو ابھی تک ان کا نام ہی نہیں بتایا۔ پھر کیسے بتائِنگے :p؟ ۔۔


???آپ سب نے پہچانا تو نہیں نا؟
چلو جان چھوٹی ۔اب میں پھوٹی ۔


(حیدرآبادی میں پھوٹی بامعنی چلی)

Sajidcompk
06-07-2014, 10:38 AM
حمیدی بھائ

Aamir Jahan
06-07-2014, 12:09 PM
1 and only حمیدی بھائ
::)

Hina Rizwan
06-07-2014, 12:09 PM
میں نے بھی پہچان لیا حمیدی بھائی;d

Hameedi
06-07-2014, 01:52 PM
آپا جی بہت اچھا لکھا ۔
ایک سچائی آپ سب سے شیئر کر دیتا ہوں کہ سند رہے ۔اس جولائی کی 27 کو 52 سال لندن کی قید پوری ہو جائے گی ۔

Kainat
06-07-2014, 03:14 PM
بہت اچھا لکھا ہے کوثر جی
ابتدا میں ہی اندازہ ہو گیا کہ یہ حمیدی بھائی ہیں۔۔ ماشاءاللہ ان میں اتنی بے شمار خوبیاں ہیں کہ فورم کے بھائیوں کو انھیں استاد محترم مان لینا چاہیئے۔۔۔ بہنیں تو پہلے ہی ان کی قائل ہیں۔۔:)
گڈ ورک

Amir Shahzad
06-07-2014, 03:59 PM
آپا جی بہت اچھا لکھا ۔
ایک سچائی آپ سب سے شیئر کر دیتا ہوں کہ سند رہے ۔اس جولائی کی 27 کو 52 سال لندن کی قید پوری ہو جائے گی ۔

:o
باون سال قید
یعنی باون سال تو لندن میں رہتے ہو گئے
تو ایج کتنی ہوئی پھر آپ کی
یا پھر
پلیس آف برتھ بھی انگلینڈ کی ہی ہے

Hameedi
06-07-2014, 04:20 PM
بھائی ایک ہنٹ دیتا ہوں ۔ جہلم پاکستان کی پیدائش ہے لیکن ٹیکنیکلی میں برٹش بورن ہوں ۔

Amir Shahzad
06-07-2014, 04:47 PM
بھائی ایک ہنٹ دیتا ہوں ۔ جہلم پاکستان کی پیدائش ہے لیکن ٹیکنیکلی میں برٹش بورن ہوں ۔





???
سمجھ سے باہر ہے یہ تو پھر
کیونکہ سب سے امپورٹنٹ چیز ڈیٹ آف برتھ ہی ہوتی ہے
جو کہ پاسپورٹ پر بھی لکھی جاتی ہے
اب یہ ٹیکنیکلی کیسے ہے آپ ہی بتا سکتے ہیں
یہ ہو سکتا ہے
کہ آپ کے والدین انگلینڈ کے نیشنل ہوں
اور انہوں نے بعد میں آپ کے پیپرز بنوا لیے ہوں

کوثر بیگ
06-07-2014, 04:56 PM
حمیدی بھائ


1 and only حمیدی بھائ
::)


میں نے بھی پہچان لیا حمیدی بھائی;d

ہاہاہاہاہا دیکھا کیسے کہہ کر بھی کہا نئیں میں نے

جی جی حمیدی بھائی ہی ہیں مگر یہ کیا کمنٹ کرنے میں اتنی کنجوسی ۔ کیوں ؟ پھربھی کمنٹ تو کیا نا آپ لوگوں نے یہ ہی بہت ہے دلی شکریہ

کوثر بیگ
06-07-2014, 04:59 PM
آپا جی بہت اچھا لکھا ۔
ایک سچائی آپ سب سے شیئر کر دیتا ہوں کہ سند رہے ۔اس جولائی کی 27 کو 52 سال لندن کی قید پوری ہو جائے گی ۔





بے حد شکریہ پسند کرنے کے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماشاءاللہ ،ماشاءاللہ

کوثر بیگ
06-07-2014, 05:06 PM
بہت اچھا لکھا ہے کوثر جی
ابتدا میں ہی اندازہ ہو گیا کہ یہ حمیدی بھائی ہیں۔۔ ماشاءاللہ ان میں اتنی بے شمار خوبیاں ہیں کہ فورم کے بھائیوں کو انھیں استاد محترم مان لینا چاہیئے۔۔۔ بہنیں تو پہلے ہی ان کی قائل ہیں۔۔:)
گڈ ورک




ممنون ہوں کائنات بہنا ۔ آپ ہمیشہ میری حوصلہ آفزائی کرتی ہیں ۔

اور آپ بالکل سچ کہہ رہی ہیں حمیدی بھائی ہمیشہ ہر جگہ استاد ہی نظر آتے رہے ہیں ۔۔۔بہت تسلی بخش رہا آپ کا کمنٹ شکریہ

کوثر بیگ
06-07-2014, 05:20 PM
:o
باون سال قید
یعنی باون سال تو لندن میں رہتے ہو گئے
تو ایج کتنی ہوئی پھر آپ کی
یا پھر
پلیس آف برتھ بھی انگلینڈ کی ہی ہے

افف ہو ، عامر میاں آپ تحریر کا مزہ لیں نا حمیدی بھائی کی عمر کی گھتی سلجھانے کے بجائے ۔۔ہاہاہاہاہاہا

کوثر بیگ
06-07-2014, 05:25 PM
بھائی ایک ہنٹ دیتا ہوں ۔ جہلم پاکستان کی پیدائش ہے لیکن ٹیکنیکلی میں برٹش بورن ہوں ۔




جب میں پہلی بار سعودیہ آئی تھی میرا بڑا بیٹا بنا ٹکٹ کے میرے ساتھ پلین میں تھا مگر اس کی پیدائش یہاں کی ہی ہے ۔۔کہیں آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی تو نہیں؟

Hameedi
06-07-2014, 06:17 PM
کوثر آپا جی ایسی کوئی بات نہیں تھی ۔میرے والدین بھی برٹش بارن تھے ۔اور کوئز میں یہ گتھی تو آپ کی طرف سے نہ تھی ۔ کہ زندگی کے کتنے ماہ و سال گزار چکا ہوں ۔

Barvi
06-07-2014, 06:41 PM
بہت خوب کوثر پروین بہن

واقعی حمیدی بھائی نفیس طبیعت کے مہذب اور جلد گھل مل جانے والے بھائی ہیں۔
میں نے (اختلاف کی صورت میں )ان کو کبھی کسی کے بارے میں کوئی ناشائستہ کمنٹ کرتے نہیں دیکھا۔
اور میرا خیال ہے کہ شاید یہ فورم کے سب سے سینئر ممبر ہیں۔

اور ہاں آپ کو کوثر پروین لکھنے میں بھی ایک پہیلی ہے بھلا بوجھیں تو؟؟؟

Hameedi
06-07-2014, 06:50 PM
نہیں باروی بھائی میں سینیئرممبر تو ہو سکتا ہوں لیکن مجھ سے بھی سینیئرممبر ہمارے انڈیا کے ریٹائرڈ پروفیسر صاحب ہیں۔حیدرآبادی ہیں ۔
نام آپ بتائیں گے ؟

کوثر بیگ
06-07-2014, 06:58 PM
بہت خوب کوثر پروین بہن

واقعی حمیدی بھائی نفیس طبیعت کے مہذب اور جلد گھل مل جانے والے بھائی ہیں۔
میں نے (اختلاف کی صورت میں )ان کو کبھی کسی کے بارے میں کوئی ناشائستہ کمنٹ کرتے نہیں دیکھا۔
اور میرا خیال ہے کہ شاید یہ فورم کے سب سے سینئر ممبر ہیں۔

اور ہاں آپ کو کوثر پروین لکھنے میں بھی ایک پہیلی ہے بھلا بوجھیں تو؟؟؟

وہ نیک پروین والی کہانی کا سنا تھا مگر اب یہ کوثر پروین والی کوئز؟ ہائی میرے ننھنے دماغ کا کیوں امتحان لیتے ہو بھائی۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہا

Shaista Zia
06-07-2014, 07:00 PM
جب کسی کے بارے میں بتایا یا سمجھایا جاتا ہے تو سب سے پہلے ان کا نام لیا جاتا ہے مگر نہیں میں آج ان کا تعارف پہلے دونگی اور نام بعد میں بتاوں گی۔۔نہیں نہیں بتاونگی بھی نہیں آپ خود جان لیں گے۔آپ سمجھ لیں کہ یہ ایک کوئز ہے ۔ہاہاہاہا


یہ ممبر ایک بھائی صاحب ہیں بہت قدیم ممبر ہیں وہ آتے ہی چھا گئے اپنی محنت لگن شوق شیئرنگ اور بہہت زیادہ ایکٹو رہنے کی وجہہ سے۔۔۔۔
انہیں نظم نثر دونوں ہی سے دلچسپی ہے اصل میں تو اردو ادب سے لگاو ہے اردو ادب میں بھی انہیں طنز و نشتر سے بہت زیادہ انس لگتا ہے۔


اسلام سے بہت رغبت ہے۔ رغبت ہی نہیں باتوں سے اسلامی معلومات کا اظہار بھی خوب ہوتا ہے یہ ہی نہیں بلکہ لندن میں کافی عرصہ سے قیام فرمانے کے باوجود تمام احکام کے پابند بھی محسوس ہوتے ہیں جو بہت بڑی بات ہے آج کے دور میں۔۔۔
یہ انگلینڈ کی برسوں سے ہوا ،پانی غذا کھانے کے باوجود انکا دل پاکستان کے لئے دھڑکتا ، پھڑکتا ،کھڑتا ،تڑپتا رہتا ہے ۔


آپ میں میل حضرات کی طرح جلد ناراض ہونا فوراً اپنی بات کہنا بحث میں پیچھے نہ رہنا کے ساتھ ہی ساتھ ایک منفرد خوبی بھی ہے جب بات کرینگے دلیل سے کرینگے اور کہتے ہیں مرد آدمی کھانے کے شوقین ہوتے ہیں مگر ان میں بہت کم حضرات کھانا بنانا جانتے ہیں ان ہی میں سے ایک یہ بھائی بھی ہیں ۔ پکوان کرتے ہونگے بھی کہ نہیں مگر کیسا کیا چیز پکتی ہے کس چیز سے کیا ذائقہ آئے گا یہ ُگر کی باتیں خوب جانتے ہیں۔ مجھے تو لگتا ہے کھانے سے زیادہ یہ بھابی کا بھیجا زیادہ کھاتے ہونگے۔ اس میں اتنی غذائیت ہے یہ فلاں مرض سے بچاتی ہے اس کو اُس کے ساتھ نہ پکاوں آپ نے بچے کو یہ کیوں بناکر دیا آیندہ سے اس کو استمعال کرا ئیے گا۔ بھابی بے چاری منہ ہی منہ میں بڑ بڑاتی ہونگی کہ کس نیم حکیم سے پالا پڑا۔


بہت بیدار مغز ہیں مگر پھر بھی بیگم سے خائف ضرور رہتے ہیں ۔اب آپ پوچھے گے کہ کوثر یہ آپ نے کیسے جانا تو قبلہ ایک بار ہماری بھابی پاکستان گئی تھی اور بھا ئی صاحب کا جی چاہا کہ چائَے پی جائے تو لگے چائے بنانے مگر ون اردو پر ایسے مصروف ہوگئے کہ چائے تو جلی ہی تھی پیتلی بھی جل کرکالی ہوگئی بہت پریشان ہوئے بہت مانجا بہت رگڑا کچھ اثر نہ ہوا تو ون اردو پر تھریڈ بنا دیا بلکل اسی طرح جس طرح دعا کی اپیل کی جاتی ہے۔ جب بہنوں نے ان کا مسئلہ سنا تو سب سر جوڑ کر لگی بھائی کو مصیبت سے پیچھا چھوڑانے پھر مون کی ترکیب کام کرگئی اس طرح بھابی کی کھجائی سے بچ نکلے۔۔۔۔


ان کی باتیں بھی بڑی معنی خیز ہوتی ہیں ۔ ایک دن افطار اور سحری کے بارے میں بتارہے تھے توبتانے میں انہوں نے بڑی ایمانداری دیکھائی اور دوا کی گولیوں کی تعداد بھی ساتھ لکھ دی ۔اب سب پریشان کہ اللہ نہ کرے بھائی کے دشمنوں کی طبعیت تو خراب نہیں ۔ جب ایک کے بعد ایک مزاج پوچھنے لگے تو بات ٹال دی یہ نہیں بتایا کہ اکثر چالیس سال عمر کے بعد اس طرح گولیوں کی ضرورت ہوجاتی ہے۔ سوچا ہوگا کہ کیا عورتوں ہی کو عمر چھپانے کا حق ہے جب وہ نہیں بتاتے تو پھر ہم کیوں بتا ئیں ۔ میں بھی کچھ ان ہی کےدور سے گزار رہی ہوں سوچا کہ جواب میں چھوٹے بھائی کو یہ مصرع لکھ دوں
ہم اب تنہا نہیں چلتے دوا بھی ساتھ چلتی ہے


مگر میں چھوٹے بھائی کی بہت عزت کرتی ہوں مسکرا کر چپ ہو رہی پھر وہ بہت ہلپنگ طبعیت کے بھی واقع ہوئے ہیں کیا معلوم پھران کی ضرورت ہی پڑجائے سچائی بھاری پڑجائے۔

آپ بھی انہیں کچھ نہیں بتائیے گا ۔۔


ہاہاہاہاہا مگرمیں نے تو آپ کو ابھی تک ان کا نام ہی نہیں بتایا۔ پھر کیسے بتائِنگے :p؟ ۔۔


???آپ سب نے پہچانا تو نہیں نا؟
چلو جان چھوٹی ۔اب میں پھوٹی ۔


(حیدرآبادی میں پھوٹی بامعنی چلی)





ہاہاہاہا بہت عمدہ لکھا ہے آپی جان۔ خاص طور پر پتیلی جلانا اور پھر تھریڈ بنانا۔
;d
یہ بہت اچھا طریقہ ہے سچ میں بہت معلومات ملیں حمیدی بھائی کی شخصیت کے متعلق۔
:)
حمیدی بھائی بھابی کے آنے کے بعد کیا آپ نے ان کو یہ روداد سنائی تھی؟

کوثر بیگ
06-07-2014, 07:03 PM
نہیں باروی بھائی میں سینیئرممبر تو ہو سکتا ہوں لیکن مجھ سے بھی سینیئرممبر ہمارے انڈیا کے ریٹائرڈ پروفیسر صاحب ہیں۔حیدرآبادی ہیں ۔
نام آپ بتائیں گے ؟




لو پھر ایک بار بیچ میں بولنے کو دل کرتا ہے مگر آپ ناراض نہ ہوں اس لئے ایک ہنٹ میں بھی دیتی ہوں ان کی پچھلے دنوں قریب میں سالگرہ تھی وہ ہی ہیں نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوری بھائی رہا نہ گیا

Hameedi
06-07-2014, 07:10 PM
جی نہیں انہیں ساس پین کے جلنے کے اثرات کا پتا ہی نہیں چلا ۔
اور آ بیل مجھے مار سے بچناہی چاہیے ۔آپ کا کیا خیال ہے وہ اپنے جلائے ہوئے برتن بھی میرے کھاتے میں ڈال دیں، تو انکار کرنے کی ہمت کہاں سے لاؤں گا ۔

Shaista Zia
06-07-2014, 07:11 PM
نہیں باروی بھائی میں سینیئرممبر تو ہو سکتا ہوں لیکن مجھ سے بھی سینیئرممبر ہمارے انڈیا کے ریٹائرڈ پروفیسر صاحب ہیں۔حیدرآبادی ہیں ۔
نام آپ بتائیں گے ؟





لو پھر ایک بار بیچ میں بولنے کو دل کرتا ہے مگر آپ ناراض نہ ہوں اس لئے ایک ہنٹ میں بھی دیتی ہوں ان کی پچھلے دنوں قریب میں سالگرہ تھی وہ ہی ہیں نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوری بھائی رہا نہ گیا

مجھے بھی پتا ہے وہ کون ہیں۔
:):cool:

Shaista Zia
06-07-2014, 07:14 PM
جی نہیں انہیں ساس پین کے جلنے کے اثرات کا پتا ہی نہیں چلا ۔
اور آ بیل مجھے مار سے بچناہی چاہیے ۔آپ کا کیا خیال ہے وہ اپنے جلائے ہوئے برتن بھی میرے کھاتے میں ڈال دیں، تو انکار کرنے کی ہمت کہاں سے لاؤں گا ۔





ہاہاہاہاہا
آپ مون سس والا ٹوٹکا بھابی جان کو بھی بتائیں نا۔

کوثر بیگ
06-07-2014, 07:26 PM
ہاہاہاہا بہت عمدہ لکھا ہے آپی جان۔ خاص طور پر پتیلی جلانا اور پھر تھریڈ بنانا۔
;d
یہ بہت اچھا طریقہ ہے سچ میں بہت معلومات ملیں حمیدی بھائی کی شخصیت کے متعلق۔
:)
حمیدی بھائی بھابی کے آنے کے بعد کیا آپ نے ان کو یہ روداد سنائی تھی؟



پسندیدگی کا شکریہ بہنا جی

آپ بھی بہت اچھی لکھاری ہیں جب کوئی ماہر کی زبان سے تعریف سنے تو بہت اچھا لگتا ہے

ہاہاہا ہم بہنوں کو تانک جھانک میں جو مزہ آتا ہے وہ کسی اور بات میں کہاں

Barvi
06-07-2014, 08:09 PM
نہیں باروی بھائی میں سینیئرممبر تو ہو سکتا ہوں لیکن مجھ سے بھی سینیئرممبر ہمارے انڈیا کے ریٹائرڈ پروفیسر صاحب ہیں۔حیدرآبادی ہیں ۔
نام آپ بتائیں گے ؟





لو پھر ایک بار بیچ میں بولنے کو دل کرتا ہے مگر آپ ناراض نہ ہوں اس لئے ایک ہنٹ میں بھی دیتی ہوں ان کی پچھلے دنوں قریب میں سالگرہ تھی وہ ہی ہیں نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوری بھائی رہا نہ گیا



مجھے بھی پتا ہے وہ کون ہیں۔
:):cool:


محترم پروفیسر ارمان فاروقی صاحب

Barvi
06-07-2014, 08:10 PM
وہ نیک پروین والی کہانی کا سنا تھا مگر اب یہ کوثر پروین والی کوئز؟ ہائی میرے ننھنے دماغ کا کیوں امتحان لیتے ہو بھائی۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہا

میری چھوٹی بہن کا نام کوثر پروین ہے نا
اس لیے

Amir Shahzad
06-07-2014, 10:06 PM
افف ہو ، عامر میاں آپ تحریر کا مزہ لیں نا حمیدی بھائی کی عمر کی گھتی سلجھانے کے بجائے ۔۔ہاہاہاہاہاہا

جی جی کوثر آپا ماشاء اللہ بہت اچھا لکھنے لگی ہیں آپ
جو ہنٹ دیے تھے اس سے فورا پتہ چل رہا تھا کہ حمیدی بھائی ہیں
لیکن میں گیس کرنے میں لیٹ ہو گیا
اور مجھ سے پہلے تو لچھو بندریا ;d
یعنی عامر جہاں نے بھی بوجھ لیا تو میں کیا کہتا پھر
;d

Romana
06-07-2014, 11:44 PM
بہت اچھا لکھا کوثر آپا ۔۔۔۔۔۔۔
:)

Sayien
07-07-2014, 12:48 AM
Ap britsh india mein peda hoye
Hai na
Pakistan ban,ne se pel
Is liye ap britsh hoye
Hai na hai na

رفعت
07-07-2014, 01:27 AM
بہت اچھا لکھا کوثر آپی

اور میں نے بھی بوجھ لیا تھا
ایک بات میں بھی شئیر کروں خبردار جو کوئی ہنسا ہو تو


حمیدی بھائی بہت اچھے ہیں میری تو شاید کبھی دائریکٹ بات بھی نہیں ہوئی ہو گی
لیکن پھر بھی مجھے ان سے ابو ابو والا ڈر لگتا ہے

Hameedi
07-07-2014, 02:04 AM
Ap britsh india mein peda hoye
Hai na
Pakistan ban,ne se pel
Is liye ap britsh hoye
Hai na hai na


جی آپ درست کہتے ہیں ۔ چونکہ پوائنٹ کی کوئی بات نہ ہوئی تھی لہاظہ صرف خوش ہو لیں ۔ یہ آپ کا حق ہے ۔

کوثر بیگ
07-07-2014, 09:18 AM
میری چھوٹی بہن کا نام کوثر پروین ہے نا
اس لیے

آپ نہ بتاتے تو شاید کبھی میں پہچان ہی نہیں پاتی اور الجھن الگ رہتی ۔شکریہ بتانے پر اور مجھے اپنی بہن کی طرح سمجھنے پر ۔۔۔ہاں ایک بات ہے وہ آپ سے چھوٹی ہیں اور میں ہوں بڑی بہن آج سے ٹھیک ہے نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ دنیا جہان کی نعمتیں اور خوشیاں ملے میرے سارے بھائیوں کو۔آمین

کوثر بیگ
07-07-2014, 09:28 AM
جی جی کوثر آپا ماشاء اللہ بہت اچھا لکھنے لگی ہیں آپ
جو ہنٹ دیے تھے اس سے فورا پتہ چل رہا تھا کہ حمیدی بھائی ہیں
لیکن میں گیس کرنے میں لیٹ ہو گیا
اور مجھ سے پہلے تو لچھو بندریا ;d
یعنی عامر جہاں نے بھی بوجھ لیا تو میں کیا کہتا پھر
;d

یہ جانکر اچھا لگا کہ آپ کو یہ تحریر پسند آئی

فوراً پتہ چل گیا پھر گیس کرنے میں لیٹ ہوگئے ہاہاہاہا دراصل آپ اس تھریڈ تک آنے میں دیر کردی اور پڑھتے ہی جان گئے کہنا چاہتے ہیں ۔۔ہے نا بھائی

کوئی بات نہیں یہ عامر نہیں تو وہ عامر نے پہلے بتا دیا ۔اللہ اچھا رکھے آپکو

کوثر بیگ
07-07-2014, 09:31 AM
بہت اچھا لکھا کوثر آپا ۔۔۔۔۔۔۔
:)

آپ سب کی ہمت آفزائی ہی کی وجہہ سے لکھا جاسکا ہے۔ شکریہ بہنا

کوثر بیگ
07-07-2014, 09:44 AM
بہت اچھا لکھا کوثر آپی

اور میں نے بھی بوجھ لیا تھا
ایک بات میں بھی شئیر کروں خبردار جو کوئی ہنسا ہو تو


حمیدی بھائی بہت اچھے ہیں میری تو شاید کبھی دائریکٹ بات بھی نہیں ہوئی ہو گی
لیکن پھر بھی مجھے ان سے ابو ابو والا ڈر لگتا ہے

رفعت بہت شکریہ بہنا پسند کرنے پر مگر آپ کے جیسا لکھنے تو مجھے نہیں آتا ۔ویسے بہت دن ہوئے آپ کا لکھا پڑھے

آپ نے جان تو لیا ہوگا مگر میرے کس جملہ پر پہچنے کے بعد یہ بھی آپ لوگ وضاحت کرتے جاتے تو اور بھی اچھا لگتا ۔۔شاید اکثر نے لندن کے ذکر پر اور کچھ نے وہ تھرید کے بارے میں پڑھکر پہچانا ہے ۔۔۔۔

ہاہاہاہاہاہا ;dناراض نہ ہو رفعت پیاری میں ہنس نہیں رہی ہوں وہ کیا ہے کہ مت ہنسو کہتے ہی خود بخود ہنسی آجاتی ہے ۔

ہاں یہ تو ہے حمیدی بھائی بہت بارعب لگتے ہیں شاید اسی لئے آپ ایسا محسوس کرتی ہوں ۔مگر حیرت ہے اس بات پر آپ نے کبھی ان سے مخاطب نہیں ہوئی ہیں

Hashmi
07-07-2014, 10:42 AM
بہت عمدہ لکھا ہے۔ ہمسائی آپاں۔
اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ حمیدی بھائی ایک نہائیت نفیس شخصیت ہیں۔ میرا اوائل زمانے میں ایک دو باتوں پر اختلاف بھی ہوا ان سے مگر انھوں نے رابطہ ختم نہیں کیا اور یہی بات ان کے قد کو بڑھاتی ہے۔ اس میں کوئی باک نہیں کہ یہ ایک اعلٰی ظرف انسان ہیں۔ اللہ پاک ان کو دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے۔
اور آپ نے اتنے ھنٹس دیے مگر ایک ان کی کتب کی فراہمی اس فورم پر کا ذکر کرنا بھول گئیں۔
بہت قیمتی اور معلوماتی کتب انھوں نے ہم کو مفتوں مفت پڑھائی ہیں۔
جن کے لیے میں شکر گزار ہوں۔

PakistaniReader
07-07-2014, 11:27 AM
Kauser apa boht acha likha aap ne. MashAllah! Asaar betaa rehay hain ke soon aap khaka nigaar Ben Jean gi

Kainat
07-07-2014, 01:05 PM
بہت اچھا لکھا کوثر آپی

اور میں نے بھی بوجھ لیا تھا
ایک بات میں بھی شئیر کروں خبردار جو کوئی ہنسا ہو تو


حمیدی بھائی بہت اچھے ہیں میری تو شاید کبھی دائریکٹ بات بھی نہیں ہوئی ہو گی
لیکن پھر بھی مجھے ان سے ابو ابو والا ڈر لگتا ہے
ہاہاہا، کیا خوب لکھا رفعت سس،ہنسی تو خود بخود چلی آئی تمھارے منع کرنے کے باوجود بھی۔۔
ان میں کچھ باتیں میرے والد صاحب والی بھی پائی جاتی ہیں۔۔جیسے خصوصیات اینڈ عادات۔۔۔
لیکن ہاں میں ان سے ڈرتی نہیں ہوں بلکہ ان کی بہت عزت کرتی ہوں۔۔۔
:)

Sajidcompk
07-07-2014, 01:57 PM
بھائی ایک ہنٹ دیتا ہوں ۔ جہلم پاکستان کی پیدائش ہے لیکن ٹیکنیکلی میں برٹش بورن ہوں ۔





so your DoB is before partition

Amir Shahzad
07-07-2014, 07:05 PM
یہ جانکر اچھا لگا کہ آپ کو یہ تحریر پسند آئی

فوراً پتہ چل گیا پھر گیس کرنے میں لیٹ ہوگئے ہاہاہاہا دراصل آپ اس تھریڈ تک آنے میں دیر کردی اور پڑھتے ہی جان گئے کہنا چاہتے ہیں ۔۔ہے نا بھائی

کوئی بات نہیں یہ عامر نہیں تو وہ عامر نے پہلے بتا دیا ۔اللہ اچھا رکھے آپکو

جی جی یہی کہنا تھا کہ لیٹ آیا میں
:):)

کوثر بیگ
07-07-2014, 07:41 PM
بہت عمدہ لکھا ہے۔ ہمسائی آپاں۔
اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ حمیدی بھائی ایک نہائیت نفیس شخصیت ہیں۔ میرا اوائل زمانے میں ایک دو باتوں پر اختلاف بھی ہوا ان سے مگر انھوں نے رابطہ ختم نہیں کیا اور یہی بات ان کے قد کو بڑھاتی ہے۔ اس میں کوئی باک نہیں کہ یہ ایک اعلٰی ظرف انسان ہیں۔ اللہ پاک ان کو دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے۔
اور آپ نے اتنے ھنٹس دیے مگر ایک ان کی کتب کی فراہمی اس فورم پر کا ذکر کرنا بھول گئیں۔
بہت قیمتی اور معلوماتی کتب انھوں نے ہم کو مفتوں مفت پڑھائی ہیں۔
جن کے لیے میں شکر گزار ہوں۔

بے انتہا شکریہ ہاشمی بھائی کمنٹ کے لئے

ایسا نہیں ہے کہ میرے ذہین میں یہ بات نہیں تھی بلکہ میں لکھنے سے پہلے ان کے تھریڈ بنانے کی تعداد اور کتب کی شیئرنگ کا سوچا تھا مگر لکھنے بیٹھی تو شیئرنگ کہکر اور ایکٹو رہنے پر ہلکا اشارہ دے کر باتوں میں محو ہوگئی میں بھی عجب ہوں لکھتی ہوں تو بس لکھتی ہوں پھر اس کو پڑھنا بھی نہیں ہوتا اور پوسٹ کردیتی ہوں ۔۔۔۔۔۔

خیر آپ کے یادہانی کی مشکور ہوں اب میں نے اس بات کا اضافہ کردیا ہے۔۔اللہ خوش رکھے آپ کو

کوثر بیگ
07-07-2014, 08:01 PM
Kauser apa boht acha likha aap ne. MashAllah! Asaar betaa rehay hain ke soon aap khaka nigaar Ben Jean gi

پیاری پڑھکو بہنا بہت شکریہ پسند کرنے کےلئے
اچھا، خاکہ نگار بنے کی پیشنگوئی کی ہے آپ نے مجھے ۔۔۔ :)
ون اردو کے بھائیاں اور بہنیں بھی عجیب ہیں اور ان کی محبت تو بالکل بھی نرالی ہے ۔ بنا دیکھے بنا جانے ،بس من کی آنکھوں سے دیکھتے اور پہچانتے ہیں ۔ اب پتہ نہیں یہ تُکے کتنے ٹھیک بیٹھتے ہیں یہ تو وہ ہی جاننے مگر اسے تحریر کی دنیا کہو یا تصور کی دنیا لکھکر ہی ہم ایک دوسرے سے اظہار خیال کر سکتے ہیں ۔نہ صرف لکھنے والے اور جس پر لکھا ہے وہ بلکہ کمنٹ پاس کرنے والے وہ بھی اس کے حصہ دار بن جاتے ہیں ۔۔ اللہ ان اخلاص سے بھرے رشتوں کو قائم رکھے

بنت احمد
07-07-2014, 08:31 PM
بہت عمدہ لکھا ہے۔ ہمسائی آپاں۔
اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ حمیدی بھائی ایک نہائیت نفیس شخصیت ہیں۔ میرا اوائل زمانے میں ایک دو باتوں پر اختلاف بھی ہوا ان سے مگر انھوں نے رابطہ ختم نہیں کیا اور یہی بات ان کے قد کو بڑھاتی ہے۔ اس میں کوئی باک نہیں کہ یہ ایک اعلٰی ظرف انسان ہیں۔ اللہ پاک ان کو دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے۔
اور آپ نے اتنے ھنٹس دیے مگر ایک ان کی کتب کی فراہمی اس فورم پر کا ذکر کرنا بھول گئیں۔
بہت قیمتی اور معلوماتی کتب انھوں نے ہم کو مفتوں مفت پڑھائی ہیں۔
جن کے لیے میں شکر گزار ہوں۔

میں بھی، ٭ہاتھ کھڑا کرتی سمائیلی٭

کوثر بیگ
07-07-2014, 08:40 PM
اور میں بنت احمد بہن کی اس تھریڈ میں تشریف آوری کے لئے شکر گزار ہوں۔۔۔۔۔ چاہے انکے آنے کی وجہہ کچھ بھی ہو۔

IN Khan
09-07-2014, 12:21 PM
بہت عمدہ لکھا آپی جی۔
خدا کرئے زورِ قلم اور زیادہ
حمیدی بھائی سے بالمشافہ ملاقات کا شرف حاصل ہو چکا ہے
جیسے فورم پر ہیں۔۔ اس سے بڑھ کر نائس پایا۔

کوثر بیگ
15-07-2014, 08:17 AM
عمران بھائی آپ تو چهپے رستم نکلے حمیدی بهائی سے آپ نے ملاقات بهی کر لی ما شاءاللہ ما شاءاللہ یہ تو بڑی اچهی بات ہے .ان شاءاللہ کبهی میرا بهی آنا ہوا تو میں بهائیوں سے نہ مل سکی تو بہنوں سے تو ملنا چاہونگی .مگر آنا شرط ہے

بے حد دلی شکریہ بهائی کمنٹ کے لئے اللہ آپکو ڈهیروں خوشیاں دے .سوری بهائی بہت دیر سے جواب دی ایک تو رمضان میں بہت کام ہوتا ہے دوسرا گهر کی شفٹنگ اور دوسری مصروفیت نے روکے رکها .

اسامہ
15-07-2014, 10:21 AM
حمیدی بھائی :cool:۔
میں تو پہلی لائن پڑھ کر ہی پہچان گیا تھا کوثر آپا کن کی بات کر رہی ہیں

اور بہت اچھا لکھا آپا۔ویسے آپکا اندازِ بیاں کچھ بدلا بدلا سا لاگے ہے اس کی کوئی خاص وجہ؟ ???۔
مطلب وہ خالص حیدرآبادی شٹائل غائب سا محسوس ہوا

اور حمیدی بھائی کے بارے میں مجھے بھی پتہ ہے ۔۔۔بس ملتے ملتے رہ گیا
آئی وش میں چلا جاتا تو ملاقات ہو جاتی :(۔
ویل ڈن ڈنا ڈن آپی جان :)۔