PDA

View Full Version : کائنات جی کی سحری کا سحر



کوثر بیگ
02-07-2014, 08:34 PM
کائنات جی سحر ی کو نہ اٹھنے سے پریشان تھی۔ اس لئے پہلے سوچا کہ کیا کیا جائے رات بھر جاگ کر سحری کا انتظار کیا جاءے پھر خیال آیا کہ رمضان ہے فلم پر خود ہی پاپندی لگا رکھی ہے کیوں نا کوئی اچھی سی کتاب پڑھکر رات بسر کرلیں ۔کچھ دیر گھر میں شیلف میں قرینہ سے جمے کتابوں میں انتخاب کے لئے سر کھپایا پھر سوچا افف ہر بک ہی تین تین چار چار بار پڑھ چکی ہوں۔ کیوں نا غیر موجود ایک نئے کتابوں کی لیسٹ بنالی جائے اور پاس ہی پڑے پرس سے پین نکلنے لگی تھی کہ انہیں خیال آیا کہ نہیں اگر میں یوں ہی رات جاگ کر گزاری تو آنکھوں میں حلقہ نہ ہوجا ئیں اوپر سے رمضان میں پانی کی کمی بھی ہوجایا کرتی ہے ۔
بس پھر کیا تھا چھٹ سے بستر پر دراز ہوگئی۔
آنکھیں بند کرتی ہیں توکبھی خالص لسّی اور گھی لگی روٹی تو کبھی پراٹھا اور خاگینہ اور آلو گوشت کافی کا بڑا سا پیالانظر آتا تھا۔ کبھی تو جنید اختر بھائی کا پھینی کی پیالی بالائی اور چینی سے لبریز نظر آتی رہی جب یہ سلسلہ کو کچھ دیر کےلئے بریک لگاتو دیکھا کہ سحر کا وقت آکر جاچکا ہے اگر آنکھ کھولکر نہ دیکھا ہوتا تو فجر کا وقت بھی رخصت ہو چکا ہوتا ۔ہائے یہ کیا ہوا جلدی سے نماز پڑھی پھر فریج میں رکھے تربوز کا سوچا جاکر دیکھے کتنا ہے مگر میں نے تو کچھ سحر میں کھایا نہیں اس طرح انرجی بیکار نہیں کرنی چاہیے اب افطار میں کل کا باقی تربوز تو مجھے کھانا ہی ہے ۔ کیونکہ تربوز صحت کے لئے انتہائی مفیدہوتا ہے. اس میں 95 فیصد پانی کے ساتھ وٹامنس اور معدنی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں. اس سے ٹھنڈک ملتی ہے اور یہ جسم میں ہونے والی جلن سے بھی راحت دیتا ہے. تربوز میں اعلی سطح کاBetakaroten, folic acid,، پوٹاشیم، وٹامن سی اور اے موجود ہوتے ہیں. جو صحت اور جواں برقرار رکھتے ہیں. اس میں موجود پوٹاشیم جسم سے سوڈیم کو نکالنے کا کام کرتا ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے. یہ کھانے سے وزن بھی کم ہوتا ہے، کیونکہ اس میں شوگر اور کیلوری کی مقدار زیادہ نہیں ہوتی ہے. تربوز میں وٹامن اے ہوتا ہے، جو جلد کو ہیلتھی بنانے میں مدد کرتا ہے. اس سے جلد کا روكھاپن بھی ختم ہو جاتا ہے ان ہی فائدے کے مدنظر میں نے تربوز جاکر پیدل بڑی محنت سے خریدا اور اس کا حال احوال بھی لکھ دیا تھا ۔یہ سوچتے سوچتے آخرکائنات جی نیند کے آغوش میں پہچ گئی جب بیدار ہوئی تو حسب معمول بستر پر ورزش کرنے لگی جب پیاس کا احساس ہوا تو انہیں روزہ کا خیال آیا اوئی اللہ مجھے تو آج بہت کم حرکت کرنی تھی بنا سحری کے روزہ کی وجہہ سے پھر ۔۔
یوں توں ایک دو چیزیں پکوان کی تیار کرلیا۔ تینوں نمازیں مختصر کرکے پڑھ لیں اور پردہ سے لپٹ کر باہر دیکھتی رہی روز تو آنے جانے والوں کو دیکھا کرتی تھی نظاروں سے لطف اندوز ہوا کرتی مگر آج صرف سورج کو تکتی رہی کہ یہ کب رخصت ہواور میں روزہ کھولوں آخرانتظار کرتے کرتے تو وہ پردہ سے لٹکنے لگی تھی اللہ کو رحم آہی گیا روزہ کھولتے ہی کائنات جی بھاگی بھاگی اپنا ویٹ دیکھنے لگی۔پھرآپ ہی آپ مسکرانے لگی کہ چلو اس طرح اور پتلی ہوگئی روز تین فرلانگ پھاگنے سے زیادہ اس خیالی سحری نے تو سحرہی کا کام کردیا ۔

سوچتے رہی اور لکھتے رہی پرانی دوستی نے اجازات لینے سے روک دیا اگرکائنات بہن کوکچھ برا لگےتو سوری

Kainat
02-07-2014, 08:43 PM
الٹے بانس بریلی کو ۔۔۔
بہت مزہ آیا پڑھ کر ، دوسروں پر قلم اٹھانے کے ساتھ اپنے بارے میں جان کر اچھا لگا کہ وہ مجھے ۔۔۔کتنا سمجھتے ہیں۔:)
شکریہ کوثر سس

کوثر بیگ
02-07-2014, 08:59 PM
ڈرتے ڈرتے لکھا اور یقین تھا کہ آپ برا نہیں مانے گی ہمت آفزائی کا شکریہ ۔۔
لو یہ کیوں نہیں بتایا کہ میں آپ کو کتنے فیصد جان پائی ہوں؟

Kainat
02-07-2014, 09:13 PM
نہیں کوثر جی ڈرنے کی کیا بات ہے۔۔ ہم سب ون اردو کے پرانے اولڈ از گولڈ ساتھی ہیں۔اتنا حق تو رکھتے ہیں ۔۔
جناب، آپکی تحریر پڑھتے ہوئے روزہ سہل ہو گیا۔۔ میری کافی عادات، نیچر آپ بخوبی جان گئی ہیں۔ یہ کیا کم ہے بھئی،
ویسے ایک بات بتا دوں ۔۔۔ میں ان لوگوں میں نہیں آتی جو آٹھ پہر کا روزہ رکھ لیتے ہیں۔۔ سحری میں لازمی کھاتی ہوں۔۔اور اس میں بھی روٹی، سالن لازمی ہے۔ میں لبنی کی طرح کیلا ،کھجور اور رفعت کی طرح تربوز کھا کر روزہ نہیں رکھ سکتی۔۔ ایک بار جلدی میں کیک کھا کر روزہ رکھنا پڑا تھا۔۔ جو مجھ پہ کافی بھاری پڑا تھا۔۔
:)

جنید اختر
02-07-2014, 09:32 PM
ہاہاہا کائنات جی کے بارے میں بہت اچھا لکھا ہے ۔۔ مزہ آگیا پڑھ کر۔۔۔

جنید اختر
02-07-2014, 09:35 PM
نہیں کوثر جی ڈرنے کی کیا بات ہے۔۔ ہم سب ون اردو کے پرانے اولڈ از گولڈ ساتھی ہیں۔اتنا حق تو رکھتے ہیں ۔۔
جناب، آپکی تحریر پڑھتے ہوئے روزہ سہل ہو گیا۔۔ میری کافی عادات، نیچر آپ بخوبی جان گئی ہیں۔ یہ کیا کم ہے بھئی،
ویسے ایک بات بتا دوں ۔۔۔ میں ان لوگوں میں نہیں آتی جو آٹھ پہر کا روزہ رکھ لیتے ہیں۔۔ سحری میں لازمی کھاتی ہوں۔۔اور اس میں بھی روٹی، سالن لازمی ہے۔ میں لبنی کی طرح کیلا ،کھجور اور رفعت کی طرح تربوز کھا کر روزہ نہیں رکھ سکتی۔۔ ایک بار جلدی میں کیک کھا کر روزہ رکھنا پڑا تھا۔۔ جو مجھ پہ کافی بھاری پڑا تھا۔۔
:)




اب سحری میں جنید اختر بھائی کی طرح پھینی کی پیالی ،بالائی کے ساتھ روٹی جس میں چینی ڈالی گئی ہوں کو بھی کھانا شروع کردیں۔۔ http://www.oneurdu.com/forums/images/icons/icon10.gif

Ahsan_Yaz
02-07-2014, 10:15 PM
بہت ہی عمدہ کوثر آپی جی۔
کمال کا احوال لکھا جی۔ آپ کی مصنفانہ صلاحیتیں بھی تیزی سے منکشف ہوتی جا رہی ہیں۔

کوثر بیگ
02-07-2014, 10:33 PM
کائنات بہنا ،جنیداختر بھائی اور یازغل بھائی پسندیدگی کے اظہار کا شکریہ



جو بھی صلاحیت ہے ون اردو کے کاران اور ون اردو ممبرز کی حوصلہ آفزائی کا نتیجہ ہے

Kainat
02-07-2014, 10:50 PM
اب سحری میں جنید اختر بھائی کی طرح پھینی کی پیالی ،بالائی کے ساتھ روٹی جس میں چینی ڈالی گئی ہوں کو بھی کھانا شروع کردیں۔۔ http://www.oneurdu.com/forums/images/icons/icon10.gif
یہاں جرمنی نہ کھجلا نہ پھینی ۔۔۔
:)

جنید اختر
03-07-2014, 12:06 AM
یہاں جرمنی نہ کھجلا نہ پھینی ۔۔۔
:)

:(:(:(

riffat78
03-07-2014, 12:42 AM
بہت اچھا لکھا کوثر آپی
تربوز کے اتنے فائدے مجھے بھی نہیں پتا تھے

Saima
03-07-2014, 12:49 AM
اب سحری میں جنید اختر بھائی کی طرح پھینی کی پیالی ،بالائی کے ساتھ روٹی جس میں چینی ڈالی گئی ہوں کو بھی کھانا شروع کردیں۔۔ http://www.oneurdu.com/forums/images/icons/icon10.gif


یہاں جرمنی نہ کھجلا نہ پھینی ۔۔۔
:)

نام سن رکھے ہیں لیکن یہ ہوتا کیا ہے???

عبداللہ
03-07-2014, 01:11 AM
نام سن رکھے ہیں لیکن یہ ہوتا کیا ہے???


لو دسو ہن بندہ دسے کی؟؟؟؟::)::)۔

Saima
03-07-2014, 01:14 AM
لو دسو ہن بندہ دسے کی؟؟؟؟::)::)۔



مجھے لگ رہا ہے تمہیں خود بھی ںہیں پتہ
:p

عبداللہ
03-07-2014, 01:20 AM
مجھے لگ رہا ہے تمہیں خود بھی ںہیں پتہ
:p

بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
کہ اس دفعہ پھونیوں کا ریٹ بھی بڑھ گیا
لہذا والدہ ماجدہ اس دفعہ عید پر دوبارہ باریک سویاں ہی دودھ میں ڈال کر کھلائیں گی۔ ویسے انگور کھٹے ہیں کی مانند مجھے پھونیاں کچھ زیادہ پسند نہیں;):p۔

جنید اختر
03-07-2014, 01:36 AM
نام سن رکھے ہیں لیکن یہ ہوتا کیا ہے???


یہ ہے پھینیاں ۔۔ اب یہ پھینیاں کھا لے یا مارے اس پھینیوں میں غوطہ۔۔۔جیسے آپ کی مرضی ;d
http://express.pk/wp-content/uploads/2012/07/4267-kajlapheni-1342556560-617-640x480.JPG

Saima
03-07-2014, 04:08 AM
یہ ہے پھینیاں ۔۔ اب یہ پھینیاں کھا لے یا مارے اس پھینیوں میں غوطہ۔۔۔جیسے آپ کی مرضی ;d
http://express.pk/wp-content/uploads/2012/07/4267-kajlapheni-1342556560-617-640x480.JPG

یہ تو باریک والی سویاں لگ رہی ہیں مجھے::)

Faaizaa
03-07-2014, 08:05 AM
کوثر آپا بھت خوب ،پڑھ کے مزہ ٰایا۔

IN Khan
03-07-2014, 08:22 AM
کیا بات ہے جی تربوز ی سحری کی۔۔۔
اوہووو ۔۔ میرا مطلب ہے کائنات سس کی سحری کی۔
تربوز اس لیے کہہ گیا کہ اس کا ذکر خیر بہت طویل ہو گیا تھا۔۔;)

بہت اچھا لکھا آپی جی۔۔ خوش رہیئے
اور لکھتی رہیئے۔۔ آپ کی خصوصیت آپ کا بےساختہ پن ہی تو ہے

محمد فیصل
03-07-2014, 09:28 AM
واہ جی واہ جتنی اچھی آپ دعائیں دیتی ہیں اتنا ہی اچھا اپ لکھتی بھی ہیں:)۔

Hina Rizwan
03-07-2014, 11:58 AM
بہت اچھا لکھا ہے کوثر آپی
مذید بھی ضرور لکھیے گا

کوثر بیگ
04-07-2014, 04:19 AM
شکریہ پیاری حنا رضوان پسند کرنے کے لئے ان شاءاللہ کوشش کرونگی اور حصہ ڈالنے کی مگر سوچ رہی ہوں لکھو تو کس پر لکھو۔

کوثر بیگ
04-07-2014, 04:29 AM
کیا بات ہے جی تربوز ی سحری کی۔۔۔
اوہووو ۔۔ میرا مطلب ہے کائنات سس کی سحری کی۔
تربوز اس لیے کہہ گیا کہ اس کا ذکر خیر بہت طویل ہو گیا تھا۔۔;)

بہت اچھا لکھا آپی جی۔۔ خوش رہیئے
اور لکھتی رہیئے۔۔ آپ کی خصوصیت آپ کا بےساختہ پن ہی تو ہے



ہاہاہاہا تربوزی سحری یہ بھی نام برا نہیں
آپ کو اچھا لگا تو سمجھو کہ سچ میں کچھ لکھے ہی گیا ہے ۔
آج صبح سے ون اردو پر آنا چاہتی تھی مگر پتہ نہیں آن لائن ون اردو نے آنے ہی نہیں دیا خیر ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ خوش رکھے آپ کو۔

کوثر بیگ
04-07-2014, 04:38 AM
واہ جی واہ جتنی اچھی آپ دعائیں دیتی ہیں اتنا ہی اچھا اپ لکھتی بھی ہیں:)۔



بہت خوب انداز ہے تعریف کا آپ لوگوں کی اپنائیت ہی نے تو تونائی دی ہے بہت شکریہ بھائی

اللہ صحت کے ساتھ بیکیوں والی دراز عمر دے آپ کو

کوثر بیگ
04-07-2014, 04:41 AM
کوثر آپا بھت خوب ،پڑھ کے مزہ ٰایا۔

فائزہ بی بی ممنون ہوں آپ کی کمنٹ کے لئے ۔۔اللہ آپ کو ہر تکلیف سے بچاتا رکھے خوب خوش رکھے ۔

کوثر بیگ
04-07-2014, 04:48 AM
بہت اچھا لکھا کوثر آپی
تربوز کے اتنے فائدے مجھے بھی نہیں پتا تھے

شکریہ پسند کرنے کا ۔سوچا کہ ہنسی ہنسی میں ایک آدھ کام کی بات بھی ہوجائے پھر میں نے محسوس کیا ہے کہ کائنات کو اس طرح کی معلومات سے دلچسپی بھی ہے تو بس شامل کردی تربوز کی چند خصوصیت ۔۔
اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے ۔

Amir Shahzad
04-07-2014, 04:50 AM
بہت ہی مزے کی تحریر ہے کوثر آپا
کافی اچھا لکھ لیتی ہیں آپ
لکھتی رہا کریں

کوثر بیگ
04-07-2014, 05:04 AM
عامر میاں تعریف کا شکریہ
مجھے پتہ ہے آپ کو اس طرح کی باتیں خود کے لئے اچھی نہیں لگتی ۔ نہیں تو آپ کو ہی اگلا نشانہ بناتی ۔۔۔۔ہاہاہاہاہا گھبرا تو نہیں گئے اب اتنے عرصہ میں ممبرز کی بہت نہیں تو تھوڑی طبعیت کا اندازہ رکھتی ہوں ۔۔

اللہ اچھا رکھے خوش رکھے آپ کو ۔یہ کمنٹ بہت پر خلوص لگتے ہیں۔

Amir Shahzad
04-07-2014, 05:12 AM
عامر میاں تعریف کا شکریہ
مجھے پتہ ہے آپ کو اس طرح کی باتیں خود کے لئے اچھی نہیں لگتی ۔ نہیں تو آپ کو ہی اگلا نشانہ بناتی ۔۔۔۔ہاہاہاہاہا گھبرا تو نہیں گئے اب اتنے عرصہ میں ممبرز کی بہت نہیں تو تھوڑی طبعیت کا اندازہ رکھتی ہوں ۔۔

اللہ اچھا رکھے خوش رکھے آپ کو ۔یہ کمنٹ بہت پر خلوص لگتے ہیں۔

ہاہاہاہا
توبہ کریں جی
جتنا مزاق میں کرتا ہوں گا فورم پر چند ایک ممبرز ہی ہوں گے ہم جو اتنا مزاق کرتے ہیں اور برداشت کرتے ہیں
آج تک بہت غلط مزاق نا ہو تو کبھی برا نہیں منایا
اور آپا آپ کچھ کہیں اور میری جرات کے میں کچھ کہہ سکوں
آپ تو کان بھی پکڑوا دیں تو پکڑ لوں گا :)
بلاجھجھک کچھ بھی کہہ لیا کریں
آپ میری فیورٹ ترین ممبرز میں سے ایک ہیں
دعا کے لیے بہت بہت شکریہ
اللہ آپ کو بھی ہمیشہ خوش اور شاد آباد رکھے
آمین :)