PDA

View Full Version : سعودی عرب میں پہلا روزہ 29 جون کو ہو گا



Pardaisi
27-06-2014, 10:06 PM
السلام علیکم

سعودی عرب اور خلیجی مما لک میں پہلا روزہ 29 جون کو ہو گا۔

میری طرف سے سب کو رمضان کی بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بابرکت مہینے کی برکتوں سے فیضیاب کرے۔ آمین

اپنی دعاوں میں مجھے ضرور ضرور یاد رکھیے گا۔



ریاض: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا ان ممالک میں یکم رمضان المبارک 29 جون بروز اتوار کو ہوگا۔



رمضان المبارک 1435 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران نے شرکت کی، کونسل ممبران کے مطابق چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد کونسل ممبران نے اعلان کیا کہ یکم رمضان 29 جون بروز اتوار کو ہوگا۔



دوسری جانب متحدہ عرب امارات، ملائشیا، انڈونیشا، سلطنت عمان، اردن، فلسطین، لبنان، یمن اور مصر میں بھی رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس ہوئے تاہم کسی بھی ملک میں چاند نظر نہیں آیا لہٰذا ان ممالک میں بھی پہلا روزہ 29 جون کو ہوگا۔



واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں یکم رمضان المبارک 29 جون کو ہونے کے اعلان کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان میں یکم رمضان 30 جون بروز پیر کو ہوگا تاہم چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا جس میں شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق حتمی اعلان کیا جائے گا۔






https://fbcdn-sphotos-b-a.akamaihd.net/hphotos-ak-xfp1/t1.0-9/10320272_589571797824353_4774856301522639979_n.jpg






http://express.pk/wp-content/uploads/2014/06/266113-ramzancopy-1403885903-756-640x480.JPG




.
.
.
.

Romana
27-06-2014, 10:11 PM
آپکو بھی رمضان بہت مبارک بھائی ۔۔۔۔۔:)

جنید اختر
27-06-2014, 10:35 PM
آپ کو بھی رمضان بہت مبارک بھائی ۔۔۔۔۔ :)

Kainat
27-06-2014, 11:04 PM
وعلیکم السلام

پردیسی بھائی آپ کو بھی رمضان مبارک ۔۔۔

Zara
28-06-2014, 01:37 AM
وعلیکم السلام

میری طرف سے بھی سب کو رمضان کی بہت بہت مبارک ہو۔

Taaliah
28-06-2014, 01:50 AM
میری طرف سے بھی سب کو رمضان کی بہت بہت مبارکباد۔
ہمارا ایک کام رکا ہوا ہے پچھلے سال کا۔ پلیز اس کے لیے بھی دعا کریں۔
جزاک اللہ

Ahmed Lone
28-06-2014, 01:53 AM
وعلیکم سلام

آپ کو بھی مبارک ہو

Saima
28-06-2014, 03:18 AM
وعلیکم السلام

سب کو رمضان کی بہت مبارک

Aamir Jahan
28-06-2014, 03:21 AM
السلام علیکم سب کو رمضان کی بہت بہت مبارک ہو۔
بالآخر۔ آٹھ سال بعد سعودی عرب میں رمضان گزاروں گا۔ آٹھ سال سے پہلے تمام رمضان سعودی عرب میں ہی گزارا کرتا تھا اپنی فیملی والوں کے ساتھ۔ اس مرتبہ انہیں بہت مس کروں گا :(

riffat78
28-06-2014, 05:07 AM
میر طرف سے بھی سب کو رمضان مبارک
طالعہ جی اللہ تعالی آپ کی تمام پریشانیاں دورفرمائیں آمین

Amir Shahzad
28-06-2014, 12:42 PM
میری طرف سے بھی ون اردو ممبران اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد

Shaista Zia
28-06-2014, 01:17 PM
سب کو رمضان کی بہت بہت مبارک۔ ہمارا کل ہے پہلا روزہ۔
اللہ تعالی اس مہینے کو سب کے لئے خوشیوں اور برکت کا زریعہ بنا دے اور جن ملکوں میں روزہ طویل ہے اللہ تعالی ان روزہ داروں کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے آمین۔

HumairaCh
28-06-2014, 06:05 PM
السلام علیکم

سب کو رمضان مبارک

Aamir Jahan
29-06-2014, 01:54 AM
كل عام وانتم والأسرة الكريمة بخير صحة وعافية بمناسبة شهر رمضان المبارك.
أسأل الله أن يتقبل منا ومنكم صالح الأعمال.
عامر

Aamir Jahan
29-06-2014, 02:06 AM
http://www.youtube.com/watch?v=aIwVx15-Ysk


welcome Ramadan
اناشید ، مشاری راشد العفاسی کی آواز میں

اجالا
29-06-2014, 02:43 AM
وعلیکم السلام

میری طرف سے بھی سب کو رمضان کی بہت بہت مبارکباد۔۔۔۔!

Hina Rizwan
29-06-2014, 12:10 PM
میری طرف سے بھی تمام ممبرز کو رمضان کی بہت بہت مبارک باد
اللہ پاک ہمیں اس مہینے زیادہ سے زیادہ عبادت کی توفیق دیں اور ہماری تمام عبادات کو قبول فرمائیں آمین