PDA

View Full Version : رمضان میں پکوان



Pages : [1] 2

Kainat
29-06-2014, 11:00 PM
السلام علیکم
سحری اور افطاری کرنے والوں کو ماہِ رمضان بہت بہت مبارک ہو۔۔رمضان کے حوالے سے تھریڈ بن رہے ہیں۔ ان میں ایک اور اضافہ ۔۔ ہونا تو یہ چاہیئے کہ اس ماہ دوپہر کا کھانا گول ہونے سے صابر اور شاکر ہوا جائے۔۔ کھانے کا تصور ذرا پیچھے چلا جائے۔۔ لیکن کیا کریں بندہ بشر ہیں۔۔ دھیان سحری اور افطاری کے رنگ برنگے نت نئے پکوان میں سمٹ گیا ہے۔۔سوچ اس نکتے پہ مرکوز ہو گئی ہے کہ سحری میں کیا کھایا جائے اور افطاری میں کیسا طعام ہونا چاہیئے۔۔ ؟ڈاکٹر اور حکماء کا کہنا ہے کہ ہیلتھی کھانا کھایا جائے۔۔ لیکن دل کہتا ہے کچھ چٹپٹا، تیکھا، تر بتر ہو جائے۔۔ آخر اتنے گھنٹے کا طویل روزہ رکھا ہے۔۔
تو چلیے اس تھریڈ کو آباد کریں۔۔ سحری میں ہیلتھی کھانا کھا لیا جائے اور افطاری تو روزے کا انعام ہے بھئی۔۔جو دل چاہتا ہے کھا لیں لیکن ۔۔۔ جنید اختر بھائی کی طرح اعتدال میں رہ کر۔۔۔ تو ہو جائے کچھ رمضان کا اہتمام۔۔ اچھے اچھے کھانوں، مینو اور ڈرنکس کی صورت۔۔

http://sl.glitter-graphics.net/pub/2858/2858089v5ban87dcd.gif

Kainat
29-06-2014, 11:05 PM
http://i61.tinypic.com/9k9h1f.jpg

riffat78
29-06-2014, 11:12 PM
جی جی کیوں نہیں

Kainat
29-06-2014, 11:17 PM
کھجور کی اہمیت ماہِ رمضان میں کئی گنا زیادہ بڑھ جاتی ہے۔۔
http://i39.tinypic.com/29ngsww.jpg

Kainat
29-06-2014, 11:23 PM
افطاری میں ایسے خوبصورت، رسیلے پھل مل جائیں تو کیا کہنے۔۔
http://i62.tinypic.com/2ltjzb.jpg

Kainat
29-06-2014, 11:28 PM
کھجور، پھل اور دودھ سوڈا ۔۔صحت کے اصولوں کے عین مطابق۔۔
https://fbcdn-sphotos-c-a.akamaihd.net/hphotos-ak-ash4/1070016_303234159820233_564078784_n.jpg

Kainat
29-06-2014, 11:33 PM
اسلام میں روزے پر خاص زور دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد انسان میں تقویٰ پیدا کرنا ہے۔ طبی لحاظ سے بھی روزے کے کئی فوائد ہیں۔ روزے سے جسمانی صحت پر ہمیشہ مثبت اثرات مرتّب ہوتے ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق معدے کو کافی دیر کے لئے خالی رکھنا اور کھانا پینا بند کر دینا کئی نقائص اور امراض کا بہترین علاج ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بھوک سے معدے کے فاسد مادّے جل جاتے ہیں اور کھانے پینے کے معاملات میں تبدیلی آجاتی ہے۔ روزہ جسمانی نظام پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔۔۔ اور کئی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔۔

Kainat
29-06-2014, 11:36 PM
جنید اختر بھائی کی پہلے روزے کی افطاری۔۔
http://oi58.tinypic.com/4jqlao.jpg
http://oi61.tinypic.com/2z6s6rd.jpg

Kainat
29-06-2014, 11:40 PM
آج کا بہترین مینو رہا ۔۔ حمیدی بھائی کا
افطاری میں تندوری چکن روسٹ ، دہی کی چٹنی ،پیٹا بریڈ ، لسی کا پروگرام ہے ۔
سحری میں قیمہ کریلے ،سادہ روٹی ،لسی،ایک فرائی انڈا ، چائے ہوگی
انشاءاللہ ۔

Romana
30-06-2014, 12:06 AM
کھجور، پھل اور دودھ سوڈا ۔۔صحت کے اصولوں کے عین مطابق۔۔
https://fbcdn-sphotos-c-a.akamaihd.net/hphotos-ak-ash4/1070016_303234159820233_564078784_n.jpg


سنا ہے پنجاب مین بہت یوز ہوتا ہے لیکن ہماری سائیڈ نہیں ۔۔۔ کیسا ٹیسٹ ہوتا ہے اسکا ?

Hameedi
30-06-2014, 12:42 AM
سنا ہے پنجاب مین بہت یوز ہوتا ہے لیکن ہماری سائیڈ نہیں ۔۔۔ کیسا ٹیسٹ ہوتا ہے اسکا ?



رومانہ بہن آپ کے ہاں کے ایک رواج کا علم ہوا ہے ۔شادی میں برات کو پانی کی بجائے اصلی گھی دیتے ہیں، اور گھی مٹی کے بنے جگ کی قسم کے برتن میں ہوتا ہے ۔اور گرم گرم دیا جاتا ہے۔
کیا یہ بات صحیح ہے ؟

Romana
30-06-2014, 03:47 AM
سنا ہے پنجاب مین بہت یوز ہوتا ہے لیکن ہماری سائیڈ نہیں ۔۔۔ کیسا ٹیسٹ ہوتا ہے اسکا ?



رومانہ بہن آپ کے ہاں کے ایک رواج کا علم ہوا ہے ۔شادی میں برات کو پانی کی بجائے اصلی گھی دیتے ہیں، اور گھی مٹی کے بنے جگ کی قسم کے برتن میں ہوتا ہے ۔اور گرم گرم دیا جاتا ہے۔
کیا یہ بات صحیح ہے ؟






نہیں تو بھائی ہماری طرف تو ایسا نہیں ہوتا ۔۔۔ اور رواج تو ہر جگہ کے اور ہر فیملی کے ایک دوسرے سے مختلف ہیں بہت ۔۔۔ آجکل زیادہ تر ماڈرن چیزیں اڈاپٹ کر لی ہیں سب نے ۔۔۔۔ پرانے رواج کم کم ہی یوز ہوتے ہیں ۔۔۔
ویسے کس جگہ کے بارے میں سنی یہ بات آپ نے ? اور دیسی گھی لوگ کھاتے ہیں ہا پیتے ہیں ???

IN Khan
30-06-2014, 12:16 PM
https://fbcdn-sphotos-d-a.akamaihd.net/hphotos-ak-ash4/998703_536008133101987_1603834933_n.jpg

Pardaisi
30-06-2014, 01:28 PM
http://kfoods.com/images1/newrecipeicon/Aloo-or-Paneer-K-rolls_2646.jpg


http://kfoods.com/images1/recipePics/2646.png

Pardaisi
30-06-2014, 01:30 PM
http://kfoods.com/images1/newrecipeicon/Rosted-Fruit-Salad_4758.jpg


http://kfoods.com/images1/recipePics/4758.png

Catharsis
30-06-2014, 02:17 PM
جتنا سادہ کھانا ہو اتنا ہی روزے کا مزہ آتا ہے
ہم نے کل اپنا پہلا روزہ

عجوہ کھجور، زم زم ، اور ناریل کے پانی سے کھولا پھر فروٹ کھایا
اور صبح سحری میں کدو گوشت اور روٹی

پتا نہیں لوگ اتنا کیسے کھا لیتے ہیں
یو کے میں روزہ ساڑھے اٹھارہ گھنٹے کا ہے
اگر آپ کھانا افطاری کے ٹائم کھا لو گے تو پھر ٣ گھنٹے بعد دوبارہ کھانا نہیں کھایا جا سکتا

Kainat
30-06-2014, 04:21 PM
http://i62.tinypic.com/xepuh5.jpg

Kainat
30-06-2014, 04:29 PM
جتنا سادہ کھانا ہو اتنا ہی روزے کا مزہ آتا ہے
ہم نے کل اپنا پہلا روزہ

عجوہ کھجور، زم زم ، اور ناریل کے پانی سے کھولا پھر فروٹ کھایا
اور صبح سحری میں کدو گوشت اور روٹی

پتا نہیں لوگ اتنا کیسے کھا لیتے ہیں
یو کے میں روزہ ساڑھے اٹھارہ گھنٹے کا ہے
اگر آپ کھانا افطاری کے ٹائم کھا لو گے تو پھر ٣ گھنٹے بعد دوبارہ کھانا نہیں کھایا جا سکتا

بجا فرمایا۔۔
مجھے بھی یہی محسوس ہو رہا تھا لیکن میں نے اس کا حل نکال لیا۔۔سو افطاری میں افطاری کے لوازمات دہی پھلکیاں، پھلوں کی چاٹ یا سموسے، رول ، کباب اور مشروبات میں سے کچھ مینو منتخب کر لیا جائے۔۔۔ اور باقاعدہ کھانا، روٹی، پراٹھا، سالن ان سے سحری کی جائے۔۔

Kainat
30-06-2014, 04:34 PM
سحری ہو یا افطاری۔۔! دہی کا استعمال بھی رمضان میں خوب ہوتا ہے۔ دہی بڑے ہوں یا چنے کی چاٹ، کچھ چٹپٹا کھانے کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے
http://i57.tinypic.com/5nir1z.jpg

Hameedi
30-06-2014, 04:45 PM
یو کے میں روزہ ساڑھے اٹھارہ گھنٹے کا ہے
اگر آپ کھانا افطاری کے ٹائم کھا لو گے تو پھر ٣ گھنٹے بعد دوبارہ کھانا نہیں کھایا جا سکتا



نماز تراویح کی حکمت ۔
ڈیڑھ گھنٹہ کی عبادت وہ ورزش ہے جس سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ اس میں افطاری کے کھانے کا ہضم ہونا بھی شامل ہے ۔

Catharsis
30-06-2014, 04:45 PM
بجا فرمایا۔۔
مجھے بھی یہی محسوس ہو رہا تھا لیکن میں نے اس کا حل نکال لیا۔۔سو افطاری میں افطاری کے لوازمات دہی پھلکیاں، پھلوں کی چاٹ یا سموسے، رول ، کباب اور مشروبات میں سے کچھ مینو منتخب کر لیا جائے۔۔۔ اور باقاعدہ کھانا، روٹی، پراٹھا، سالن ان سے سحری کی جائے۔۔


ایک نارمل انسان کا معدہ سکس گھنٹے لیتا ہے ہضم کرنے میں

میں تو رکمنڈ کروں گا افطاری میں ہلکا پھلکا کھایا جائے اور سحری میں فل کھانا کھایا جائے
یہ سموسے وغیرہ بھی کافی ہیوی ہیں

Kainat
30-06-2014, 04:47 PM
اور دہی کی میٹھی یا نمکین لسّی مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔۔ایک بڑا گلاس بھی چلے گا

http://meriurdu.com/wp-content/uploads/2011/07/lasi-sehr-drink-recipe.jpg

Pardaisi
30-06-2014, 05:02 PM
اور دہی کی میٹھی یا نمکین لسّی مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔۔ایک بڑا گلاس بھی چلے گا



http://meriurdu.com/wp-content/uploads/2011/07/lasi-sehr-drink-recipe.jpg





http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/a/a2/Fatfreelassi.jpg/250px-Fatfreelassi.jpg




.

Pardaisi
30-06-2014, 05:05 PM
http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/38975_01.gif


http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/38975_02.gif


http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/38975_03.gif

http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/38975_04.gif

http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/38975_05.gif


.


.

Kainat
30-06-2014, 07:27 PM
۔۔ رمضان کے رنگا رنگ پکوان میں کھانے کو مزیدار اور چٹپٹا بنانے کے لیے مصالحوں کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے۔۔ تو ایسے میں اگر گھر کے بنے مصالحے استعمال کیے جائیں تو خالص ہونے کے ساتھ کچھ بچت کا احساس بھی دیں گے۔۔


چاٹ مصالحہ

اجزاء:

چھوٹی الائچی:2 عدد
لال مرچ:ایک چمچ
کالا نمک: آدھا چمچ
اجوائن:آدھا چمچ
نمک:آدھا چمچ
دار چینی:ایک انچ کا ٹکڑا
لونگ:4 عدد
کالی مرچ:12
ثابت دھنیا:دو چائے چمچ
سفید زیرا: دو چائے چمچ
ٹاٹری: آدھا چمچ
سونٹھ: اگر ہو تو تہائی چمچ
امچور: ایک چمچ

ترکیب:

زیرے اور ثابت دھنیا کو توا گرم کر کے بھون لیں۔ پھر ساری چیزیں ملا کر خوب گرائنڈ کریں تین چار بار کہ پاؤڈر بن جائے۔ جار میں ڈال کر محفوظ کر لیں اور مزے سے استعمال کریں، ہیں جی۔

نوٹ:

اگر ٹاٹری پسند ہے تو وہ آدھا چمچ کافی ہے امچور نہ بھی ڈالیں تو کوئی بات نہیں۔ ہاں ٹاٹری نہ ہو تو امچور دو چائے چمچ ڈالیں پھر۔ یعنی یہ ایک دوسرے کا نعم البدل ہیں۔ اسی طرح سونٹھ اور اجوائن ایک دوسرے کا نعم البدل ہیں تو ایک بھی ان میں سے کافی ہے۔
ترکیب۔۔۔۔ ہما جاوید

Kainat
30-06-2014, 07:35 PM
افطاری میں کھائیے گا یا سحری میں۔۔؟
http://i62.tinypic.com/opmck0.jpg

Kainat
30-06-2014, 07:39 PM
چاول کے دانے تو کھِلے کھِلے دیکھے تھے لیکن ایسا کھِلا کھِلا حلوہ دیکھ کر دل باغ و بہار ہو گیا
http://i61.tinypic.com/330da9d.jpg

Kainat
30-06-2014, 10:54 PM
آج کی خاص سحری رہی ایک دلہن کی ۔۔

آج میری سسرال میں پہلی سحری تھی کافی عجیب لگ رہا تھا مختلف چینلز پر سحری ٹرانسمیشن دیکھ دیکھ کے اپنا گھر بہتتت یاد آرہا تھا۔۔۔ مگر اللہ کا شکر اب تک کا دن کافی بہتر اور اچھا رہا۔۔۔
سحری میں ایک پراٹھا آلو کی قتلیوں اور انڈے کے ساتھ۔۔۔اور بنانا شیک۔۔اور تین چار گلاس پانی۔۔الحمداللہ۔۔۔
ایم کے مانو

Kainat
30-06-2014, 11:02 PM
http://i60.tinypic.com/2hgqszd.jpg
رفعت سس کی یہ مکس ویجیٹیبل ڈش دیکھ کر حمیدی بھائی نے لکھا،
رفعت بہن یہ ڈش ہے یا آپ کی پلیٹ ۔اس میں تو چار بندوں کا کھانا لگ رہا ہے ۔آپ آدھا ہی کھاسکیں۔ ماشاءاللہ
کیا آپ بھی عربی لڑکیوں کی طرح ہیں۔وہ عموما ذرا زیادہ ہی صحت مند ہوتی ہیں ۔

تب رفعت نے اپنے کھانے کو جسٹیفائی کیا یہ کہہ کر۔۔۔
نہیں یہ ڈش نہیں پلیٹ ہی ہے۔۔ ۔
اور تصویر میں شاید زیادہ ہی لگ رہا ہے
اتنا نہیں تھا۔۔۔

Kainat
30-06-2014, 11:06 PM
حمیدی بھائی کے اس پلان میں کئی (زبیدہ طارق) ٹوٹکے چھپے ہیں۔۔
آج کالے چنوں کا سالن افطاری اور سحری میں ہوگا ۔ سادہ روٹی ۔مکس سلادبغیر تازہ ٹماٹر کے ۔ کسی قسم کی کھٹاس چنوں کے ساتھ کھانے کی ممانعت سے چٹنی نہیں ہوگی ۔ساتھ میں انڈا فرائی تو لازمی کھاتا ہوں ۔اس سے میرے منہ میں لہاب نہیں آتا اور سارا دن آسانی رہتی ہے ۔لسی آدھا دہی اور آدھا پانی اور جوڑوں کے درد سے بچنے کے لئے اس میں کالی مرچ کا پاؤڈر اور بہت کم نمک ڈالتا ہوں ، لیکن آج لسی کے بجائے پانی ہوگا ۔ چائے دن میں صرف ایک کپ کا عادی ہوں لیکن رمضان میں تراویح میں اونگھ آنے سے بچنے کے لئے افطاری کے بعد ایک کپ سٹرانگ چائے کا کپ لازمی ہوتا ہے ۔

Kainat
30-06-2014, 11:12 PM
ارمان بھائی نے خوبانی کی جگہ خومانی کھا لی۔۔
عامر شہزاد بھائی کو آج خوب روزہ لگا۔۔

riffat78
30-06-2014, 11:14 PM
ہاہاہاہا کائنات سس مزا آگیا

Kainat
30-06-2014, 11:22 PM
ٹھنڈائی ( بادام کا شربت

https://scontent-b.xx.fbcdn.net/hphotos-xfa1/t1.0-9/292932_220461138006379_266348_n.jpg

Kainat
30-06-2014, 11:27 PM
مائی فیورٹ فوڈ۔۔ فِش اینڈ چپس، رمضان میں بھی چلے گا
https://fbcdn-sphotos-a-a.akamaihd.net/hphotos-ak-frc1/t1.0-9/560473_375709325814892_1042564323_n.jpg

Kainat
30-06-2014, 11:33 PM
اِتا سا تھوڑاسا لیکن مکمل مینو ۔۔ رمضان کے لیےبہترین۔۔چیزی چکن بوٹی اور نان ود رائتہ
https://fbcdn-sphotos-e-a.akamaihd.net/hphotos-ak-xfp1/t1.0-9/403391_370502366335588_110039658_n.jpg

Kainat
30-06-2014, 11:38 PM
مکمل اور مزیدار سحری، آلو پراٹھا۔۔ ساتھ ایک مگ چائے ہو جائے۔۔
https://scontent-a.xx.fbcdn.net/hphotos-xaf1/t1.0-9/217625_177216358997524_713222_n.jpg

Kainat
01-07-2014, 04:20 PM
http://1.bp.blogspot.com/-LpnUpnR6xx4/TjnDWIQu1UI/AAAAAAAAClE/_F-jkIA8cwI/s1600/hadees7.jpg

اسامہ
01-07-2014, 04:35 PM
اِتا سا تھوڑاسا لیکن مکمل مینو ۔۔ رمضان کے لیےبہترین۔۔چیزی چکن بوٹی اور نان ود رائتہ
https://fbcdn-sphotos-e-a.akamaihd.net/hphotos-ak-xfp1/t1.0-9/403391_370502366335588_110039658_n.jpg


کائنات سس اس چیزی چکن بوٹی کی ریسیپی تو عنایت کریں ~۔

Kainat
01-07-2014, 04:37 PM
رمضان سے متعلق


س… موٴذّن کو روزہ کھول کر اذان دینا چاہئے یا اذان کے بعد روزہ کھولنا چاہئے؟
ج… روزہ کھول کر اذان دے۔۔


س… رمضان المبارک میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کس چیز سے روزہ کھولتے تھے؟
ج… عموماً کھجور یا پانی سے۔

س… میں ایک بیڑی کا کاریگر ہوں، بیڑی کے کام میں تمباکو بھی چلتا ہے، چند لوگوں نے مجھ سے فرمایا کہ آپ روزے میں یہ کام کرتے ہیں چونکہ تمباکو نشہ آور چیز ہے، لہٰذا آپ کا روزہ مکروہ ہوجاتا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟
ج… تمباکو کا کام کرنے سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا، جب تک تمباکو کا غبار حلق کے نیچے نہ جائے۔۔


س… دُنیا میں ایک جگہ ایسی ہے جہاں چھ ماہ رات ہوتی ہے اور چھ ماہ دن ہوتا ہے، تو وہاں مسلمان رمضان کے پورے روزے کیسے رکھیں گے؟
ج… وہ اپنے قریب ترین ملک جہاں دن رات کا نظام معمول کے مطابق ہو، اس کے طلوع و غروب کے اعتبار سے روزہ رکھیں گے۔


س… ہمارے شہر میں عموماً رمضان کے مہینے میں سحری کے وقت مسجدوں میں لاوٴڈ اسپیکر کے ذریعہ سحری کا اعلان کیا جاتا ہے، اور اس سلسلے میں کبھی تلاوتِ قرآن بھی کی جاتی ہے کہ لوگ صحیح وقت پر سحری کا انتظام کرسکیں، شرعاً اس کا جواز ہے؟
ج… سحری اور اِفطار کے اوقات کی اطلاع دینے میں کوئی مضائقہ نہیں، لیکن لاوٴڈ اسپیکر پر اعلانات کا اتنا شور کہ لوگوں کا سکون غارت ہوجائے اور اس وقت کوئی شخص اطمینان سے نماز بھی نہ پڑھ سکے، ناجائز ہے۔


س… اگر ایک شخص جو کہ عرب ممالک میں کام کرتا ہو اور رمضان کے روزے عرب ممالک کے حساب سے رکھتا ہو، یعنی کہ پاکستان سے ایک دو روز قبل ہی روزے شروع ہوجاتے ہیں، لہٰذا یہ شخص رمضان کے آخر میں چھٹیاں گزارنے پاکستان آتا ہے اس شخص کی عید ہم سے دو روز قبل ہوگی، تو یہ شخص عید کی نماز کے سلسلے میں کیا کرے؟ آیا یہ پاکستانی وقت کے مطابق عید منائے اور دو دن انتظار کرے کیونکہ عید پاکستان میں دو دن بعد ہے؟
ج… یہ شخص عید تو پاکستان کے مطابق ہی کرے گا، اور جب تک پاکستان میں رمضان ہے یہ شخص روزے بھی رکھے، اس کے تیس سے زائد روزے نفل شمار ہوں گے۔اختتامِ رمضان پر جس ملک میں پہنچے وہاں کی پیروی کرے۔۔


س… ہم بحری جہاز میں ملازم ہیں، گزشتہ رمضان ہمارا جدہ میں شروع ہوا تھا، مختلف ممالک میں جانے کے بعد تیسویں روزے کو ہم انڈیا کے شہر “وزاگاپٹم” پہنچے، وہاں ۲۹واں روزہ تھا، ہمارے ساتھیوں میں سے ایک دو نے اگلے دن روزہ رکھا اور اکثر ساتھیوں نے اگلے دن جہاز میں عید کی نماز پڑھی، جبکہ اسی شہر میں اس دن تیسواں روزہ تھا، یہ بتائیے کہ ہم میں سے کس کا موقف صحیح تھا؟ ہمیں اس دن روزہ رکھنا چاہئے تھا کہ عید کی نماز پڑھنی چاہئے تھی؟
ج… یہ صورت ان بے شمار لوگوں کو پیش آتی ہے جو پاکستان یا سعودی عرب وغیرہ ممالک میں رمضان شروع کرکے عید سے پہلے پاکستان یا ہندوستان میں آجاتے ہیں، ان کے لئے حکم یہ ہے کہ وہ پاکستان یا ہندوستان پہنچ کر یہاں کے رمضان کی گنتی پوری کریں اور اکتیسواں روزہ بھی رکھیں، یہ زائد روزہ ان کے حق میں نفل ہوگا، لیکن پاکستان اور ہندوستان کے تیسویں روزے کے دن ان کے لئے عید منانا جائز نہیں۔
ایک صورت اس کے برعکس یہ پیش آتی ہے کہ بعض لوگ پاکستان یا ہندوستان میں رمضان شروع ہونے کے بعد سعودی عرب یا دُوسرے ممالک میں چلے جاتے ہیں، ان کا اٹھائیسواں روزہ ہوتا ہے کہ وہاں عید ہوجاتی ہے، ان کو چاہئے کہ سعودی عرب کے مطلع کے مطابق عید کریں اور ان کا جو روزہ رہ گیا ہے اس کی قضا کریں۔۔


س… ایک آدمی کا روزہ ٹوٹ گیا، کیا اب وہ کھاپی سکتا ہے؟
ج… اگر رمضان شریف میں کسی کا روزہ ٹوٹ جائے تب بھی اس کو دن میں کچھ کھانا پینا جائز نہیں، سارا دن روزہ داروں کی طرح رہنا واجب ہے۔


س… اگر کوئی شخص بوجہ بیماری رمضان المبارک کے روزے نہ رکھ سکے تو وہ کیا کرے؟ نیز یہ بھی فرمائیے کہ ایسے شخص کی تراویح کا کیا بنے گا؟ وہ تراویح پڑھے گا یا نہیں؟
ج… جو شخص بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتا، اسے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، تندرست ہونے کے بعد روزوں کی قضا رکھ لے، اور اگر بیماری ایسی ہو کہ اس سے اچھا ہونے کی اُمید نہیں، تو ہر روزے کے بدلے صدقہٴ فطر کی مقدار فدیہ دے دیا کرے۔ اور تراویح پڑھنے کی طاقت رکھتا ہو تو اسے تراویح ضرور پڑھنی چاہئے، تراویح مستقل عبادت ہے، یہ نہیں کہ جو روزہ رکھے وہی تراویح پڑھے۔۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Kainat
01-07-2014, 04:49 PM
کائنات سس اس چیزی چکن بوٹی کی ریسیپی تو عنایت کریں ~۔

اسامہ بھائی
اس ریسپی سے تیار کر لیں۔۔۔



http://3.bp.blogspot.com/-REfNw7axWQ8/UGfjBwauoeI/AAAAAAAAAUg/4b_NAaGT3YE/s1600/06_07.jpg

اسامہ
01-07-2014, 04:54 PM
اسامہ بھائی
اس ریسپی سے تیار کر لیں۔۔۔



http://3.bp.blogspot.com/-REfNw7axWQ8/UGfjBwauoeI/AAAAAAAAAUg/4b_NAaGT3YE/s1600/06_07.jpg

یہ والی تو مجھے بھی ملی نیٹ سے لیکن جو پک آپ نے شئیر کی ہے وہ دل جلانے والی ہے :(۔

Kainat
01-07-2014, 05:03 PM
چیزی چکن بوٹی ود نان
https://scontent-a.xx.fbcdn.net/hphotos-xaf1/t1.0-9/s720x720/428042_323310971054728_2013098848_n.jpg

Ingredients:
1/2 cup Mozzarella Cheese( Room temperature)
2tb Cheddar cheese ( Room temperature)
2tb Cream Cheese ( Room temperature
3 tbsp Corn Flour
1 Egg Yolk
250 gms Chicken Breast
2 tbsp Green Chilli paste
1tsp Crushed red chilli Flakes
1 tsp Ginger Garlic paste
1 tsp Vinegar
1/4 cup Coriander Leaves
1 tsp Kasoori Methi

Method:
Wash and dry chicken pieces really good.
Then cut thin steaks out of chicken breast & make thick strips Like we do for Bihari Kabab .
Add ginger garlic paste, vinegar, salt (be careful on salt as cheese also have salt) on to chicken pieces, mix well and keep aside for 30 mts.
Take mozzarella cheese in mixing bowl and mash up well with hand to make it in to soft dough.
Add cream cheese, corn flour, egg yolk and mix everything together really good to make it in to smooth paste.
Season it up using chilli paste, kasoori methi, coriander leaves and salt to taste.(if needed)
Mix everything together well, cover and refrigerate overnight.
Soak skewers in cold water for 30 mts.
Arrange marinated chicken pieces on to skewers leaving enough spacing between chicken pieces.
Put the skewers on to baking tray in a way that they don't touch the bottom of the tray. You want to keep the skewers hanging on the baking tray.
Bake on 200 C .
After 15 min turn the side until both sides little golden & chicken is done
Serve hot with salad on the side.


Pillow Soft Naan (3-4)

These were the best Naan's I ever made ,very soft & Yummilicous ,Goes very well Any curry .

Ingredients

2 and 1/4 cups Plain flour

1/2 cup Boiled & Mashed potato
1 and 1/4 tsp Yeast
Salt to taste
1 tsp sugar
3 tbsp Yogurt
1 tbsp softened butter
1/4 tsp baking powder
Water as needed

Ghee or melted butter to brush ( Optional )
Sesame Seeds ( Optional )

Mix together Flour,Yeast,salt,Sugar,baking powder in a big bowl
Mix potato,yogurt ,butter ,1/2 cup water ..
Now dump in all dry ingredients if needed add more water or if sticky add flour ..make soft dough and cover with plastic or damp cloth ..keep a side until double in size .
Now take out in floured surface ..divide into 3-4 equal size balls ..Flatten them don't make too thin ..mark with with fingers or fork .let them rise for 10 min then grill them on high heat from both sides until done
..........

Sajidcompk
01-07-2014, 06:02 PM
[FONT=Jameel Noori Nastaleeq][COLOR=Blue] [SIZE=7]رمضان سے متعلق

س… سحری کھانے کے بعد سوجانا مکروہ ہے یا کہ نہیں؟ میں نے سنا ہے کہ سحری کے بعد سونا مکروہ ہے۔
ج… سحری آخری وقت میں کھانا مستحب ہے، اور سحری کے بعد سوجانے میں اگر فجر کی جماعت فوت ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو مکروہ ہے، ورنہ نہیں۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[/RIGHT]


didnt get this point

Armaans
01-07-2014, 06:17 PM
ارمان بھائی نے خوبانی کی جگہ خومانی کھا لی۔۔
عامر شہزاد بھائی کو آج خوب روزہ لگا۔۔



ھاھاھاھاھاھاھا
رفعت آپا
آپ کی ہیڈلائنز پڑھ کر بہت مزہ آیا
سیریسلی
;d;d;d

اسامہ
01-07-2014, 06:34 PM
ھاھاھاھاھاھاھا
رفعت آپا
آپ کی ہیڈلائنز پڑھ کر بہت مزہ آیا
سیریسلی
;d;d;d

روزہ زیادہ لگ رہا آج پنجاب پولیس کو لگتا؟:(۔
کائنات سس کی پوسٹ کو رفعت آپا کی بنا دیا
ہائے رے ستم ظریفی ~۔

Kainat
01-07-2014, 11:27 PM
عربی سلاد پلیٹر۔۔
http://i57.tinypic.com/11vnv37.jpg

Kainat
01-07-2014, 11:47 PM
حمیدی بھائی کی افطاری، سحری اور کامیاب ٹوٹکے
آج افطاری اور سحری کے لئے چکن کڑاہی ہوگی ۔ساتھ میں سادہ روٹیاں ۔۔ دہی کی چٹنی ، دہی میں پودینہ کی بنائی ہوئی فروز ن چٹنی کو ڈال کر مکس کر لیتے ہیں ۔ پودینہ تازہ کو پیس کر ایک ہی بار چٹنی بنا کر کیوبز کی شکل میں فریز کر لیتے ہیں اور جب ضرورت ہو استعمال کرتے ہیں ۔وقت کی بچت کے پیش نظر اسی طرح ادرک اور لہسن بھی فریز کیا جا سکتا ہے ۔بازاری کا اعتبار نہیں کہ وہ اس کی صفائی اور دھوتے بھی ہیں کہ نہیں ۔
مکس سلاد ۔ لسی ۔اور چائے کا ایک کپ ۔

Kainat
01-07-2014, 11:50 PM
حمیدی بھائی کے ٹوٹکے کو ٹکر دی عامر شہزاد بھائی نے۔۔

ڈاکٹرز کے مطابق دو روز کے اندر فریج میں پڑی کسی بھی چیز میں بیکٹیریا پیدا ہو جاتا ہے
چاہے وہ ڈھکی ہی کیوں نا ہو۔۔۔ تو میں تو اس سے بچنے کے لیے فریج کی چیز صرف ایک دن ہی کھاتا ہوں۔۔ دوسرے دن نا خود کھاتا ہوں نا فیملی کو کھانے دیتا ہوں ۔۔۔۔
پاکستان میں جب گیا تھا تو ادھر فریج بھری رہتی تھی مختلف کھانوں سے اور دوسری ایسی چیزوں سے تو ہر وقت پیٹ خراب ہونے کی شکایت رہی
اب ادھر اپنا حکم چلاتے ہوئے اچھا نہیں لگتا تھا
تو احتیاط یہی کی کہ بھوکا رہ لیا لیکن دوسرے دن کی کوئی چیز نہیں کھائی ۔۔۔۔

Kainat
01-07-2014, 11:55 PM
لبنی علی نے آ کر حمیدی بھائی اور ان کے ٹوٹکے کو ڈیفنڈ کیا۔۔
حمیدی بھائی نے شاید فریز کرنے کے بارے میں کہا ہے ریفریجریٹ کا نہیں ریفریجریٹر میں کھانے واقعی دو تین دن سے زیادہ نہیں رکھ سکتے لیکن فریز کیا ہوا کھانا تین ماہ تک رکھا جا سکتا ہے۔ لیکن شرط یہی ہے فریز کرتے ہوئے صفائی کا خیال رکھا گیا ہو اور پراپر طریقے سے فریز کیا گیا ہو۔۔۔۔

Amir Shahzad
01-07-2014, 11:55 PM
ہاہاہاہا
میری تو اب نظر پڑی
کیا بات ہے
ادھر سحری افطاری کی خبریں بھی شیئر کی جا رہی ہیں
ویری نائیس ;d

Lubna Ali
01-07-2014, 11:57 PM
واو مزے دار تھریڈ ہے ۔۔۔ ایک طرح سے پوسٹ مارٹم والی روایت یاد آ رہی ہے۔۔۔ جاری رکھیئے یہ سلسہ کائنات س اچھا لگ رہا ہے پڑھ کر۔۔۔

Kainat
01-07-2014, 11:57 PM
اور حمیدی بھائی بھی اپنے ٹوٹکے کو بچانے فورا چلے آئے زور داربیان کے ساتھ۔۔
اگر فریز کی ہوئی چیز دو تین دن میں خراب ہونے لگے پورے یورپ میں جو کھانے فریز کر کے فروخت ہوتے ہیں مثلا فش ،روسٹ آلو،چپس ۔کیک اور آئس کریم وغیرہ تو ان کمپنیوں کو تو بند ہو جانا چاہیے ۔
ایسا نہیں ہے ۔آپ تازہ گوشت لا کر اسے اپنی خواہش کے مطابق چربی دور کریں اور دھو کر فریز کر لیں اس گوشت کو تین ماہ تک استعمال کر سکتے ہیں ۔ بلکہ پکا کر اسے فریز کریں اور حسب ضرورت گرم کر کے استعمال کریں ۔وقت کی بچت ۔
قربانی کا گوشت پاکستان میں امیر لوگ غریبوں میں اکثر نہیں بانٹتے ۔سارے کا سارا ان کے فریزر کی زینت بنتا ہے اور کوئی بھی فیملی دو یا تین دن میں ایک پورے بکرے کا گوشت نہیں کھا سکتی ۔۔۔

IN Khan
01-07-2014, 11:59 PM
https://fbcdn-sphotos-e-a.akamaihd.net/hphotos-ak-ash3/994499_589312844423787_856698488_n.jpg

Kainat
02-07-2014, 12:01 AM
مباحثے کے شرکاء کو ملتی ہے۔۔ شاہی دیگی زردہ۔۔ کی ایک ایک ڈش
http://i59.tinypic.com/2z3o0af.jpg

IN Khan
02-07-2014, 12:05 AM
https://fbcdn-sphotos-d-a.akamaihd.net/hphotos-ak-ash3/561207_448569475177472_831089425_n.jpg

Kainat
03-07-2014, 04:41 PM
https://scontent-b.xx.fbcdn.net/hphotos-xfp1/v/t1.0-9/10420189_758608744160291_8717541252474533240_n.jpg ?oh=78194e3d4fba6e97321b80e86d08634a&oe=540BCBF2

Armaans
03-07-2014, 06:04 PM
روزہ زیادہ لگ رہا آج پنجاب پولیس کو لگتا؟:(۔
کائنات سس کی پوسٹ کو رفعت آپا کی بنا دیا
ہائے رے ستم ظریفی ~۔

:eek:
واقعی یار
مجھے پتہ ہی نہیں چلا
کائنات سس کو
رفعت آپا بنا دیا
;d
چلو کوئی گل نئیں
کم از کم دونوں ناموں میں
آپا تو کامن ہے نا
;)

عبداللہ
03-07-2014, 06:43 PM
:eek:
واقعی یار
مجھے پتہ ہی نہیں چلا
کائنات سس کو
رفعت آپا بنا دیا
;d
چلو کوئی گل نئیں
کم از کم دونوں ناموں میں
آپا تو کامن ہے نا
;)


ہنس پرووڈ آپکا الجبرا بہتر تھا جو یوں فوراً کامن لے لیا ورنہ کامن لینا کوئی آسان کام تھوڑی ہے::)۔

Kainat
03-07-2014, 10:59 PM
دہی بڑے کا مصالحہ

زیرہ ۔۔۔۔۔ دو ٹیبل سپون
ثابت سرخ مرچ موٹی گول والی۔۔۔ دو ٹیبل سپون
سوکھا دھنیا ۔۔۔۔ دو ٹیبل سپون
نمک ۔۔۔۔ حسب ذائقہ

تینوں کو مکس کر لیں اور فرائی پین میں ہلکا سا بھون لیں ۔۔۔ بغیر کوئی آئل وغیرہ شامل کیے۔
اب انھیں ٹھنڈا ہونے دیں ۔۔۔ پھر گرائنڈ کر لیں۔۔۔ مگر ذرا موٹا موٹا رکھیں ۔۔۔۔ پھر حسب خواہش نمک شامل کر لیں اور کسی جار میں محفوظ کر لیں۔ جب دہی بڑے بنائیں تو اس میں استعمال کریں۔ اور نوٹ کریں کہ گھر کا بنا مصالحہ بازار کے مصالحے سے کسی طرح کم نہیں۔ اور خود بنانے کی خوشی بھی محسوس کریں۔
یہ میرا آزمودہ ہے۔

ترکیب۔۔۔۔۔۔ کائنات بشیر

Kainat
03-07-2014, 11:05 PM
ون اردو کی ایک دلہن کے سسرال والوں کے بارے میں تاثرات۔۔
یہاں بھی میرے گھر کی طرح آرام سے سحری کے بعد ساڑھے بارہ ایک بجے تک اٹھتے ہیں ہی ہی۔۔سب مل بانٹ کے کام کرتے ہیں اور کام کرنے میں بھی مزہ آتا ہے۔۔
کل میں نے اپنی اسٹائل کی کریم چاٹ بنائی سب کو بہت پسند آئی۔۔۔سب سے اچھی بات یہ کہ میرے میاں بھی کام میں ہیلپ کراتے ہیں کیونکہ انکو بھی نئ نئ چیزیں بنانے اور کھانے کا بہت شوق ہے۔۔۔

کل کی افطاری۔۔۔۔
سفید چھولے۔۔۔کریم چاٹ۔۔۔بیسن کے پکوڑے۔۔۔دہی پھلکیاں۔۔۔آلو کے پکوڑے۔۔روح افزا۔۔۔
رات کے کھانے میں انڈے آلو کا سالن اور چاول۔۔۔


آج کی سحری۔۔۔انڈے آلو کا سالن کے ساتھ پراٹھا ۔۔ااور ایک گلاس بنانا شیک۔۔۔

ایم کے مانو

Kainat
03-07-2014, 11:07 PM
تجزیہ کرتی سحری
ایک پراٹھا ود انڈے کا خاگینہ۔۔
تجزیہ،
( پراٹھے سے طبیعت ابھی تک بوجھل ہے، گھی لگی روٹی کے ساتھ روزہ زیادہ صحیح رہتا ہے)
ایک درمیانہ گلاس خالص لسّی ( نہ نمکین نہ میٹھی۔۔
اور ایک مگ چائے

Kainat
03-07-2014, 11:14 PM
اور یہ حال رہا ایک شادی شدہ بندے کا۔۔( عامر شہزاد بھائی
سحری میں حسب معمول پانی

اور افطاری میں
آج بارہ دن ہوٹل کا کھانا کھانے کے بعد
گھر میں ہی چنے والا پلاؤ بنایا میں نے
اور اسکے ساتھ کوئی باہر کا سامان یعنی پکوڑے اور سموسے نہیں کھائے
اور سچ میں مزا آگیا گھر کے کھانے کی بات ہی کچھ اور ہے
اللہ مجھے ہمت دے کے کبھی کبھار کوکنگ کی ہمت کر لیا کروں

آمین

Kainat
03-07-2014, 11:19 PM
افطاری میں مزہ آ گیا ارمان بھائی کو۔۔
آج کی افطاری میں الحمدللہ
بہت کچھ تھا کھانے اور پینے کو
دودھ سوڈا جام شیریں والا
کھجور
خوبانی
الیچی
سیب
آڑو
آلو بخارا
کریم چاٹ
پکوڑے
املی کی چٹنی
اور سب سے مزیدارڈش
ستو یعنی شکر کولا
بئی مزہ آگیا
الحمدللہ

Kainat
03-07-2014, 11:23 PM
روایتی اور وقت کے تقاضوں کو پورا کرتا مینو
http://i61.tinypic.com/2mcd2ye.jpg

Kainat
03-07-2014, 11:26 PM
آج کا اچھا مینو رہا لبنی علی کا
http://i641.photobucket.com/albums/uu140/mqali/IMG_20140703_190921_zpsad71f769.jpg

آلو کے پیٹز ، چاکلیٹ پف ، چنا چاٹ ، چکن نوڈلز سوپ ، روسٹڈ ٹرکی پیزا ، کچن باربیو کیو پیزا ۔ فروٹس میں تربوز اور انگور۔۔۔ اور اورنج جوس

Kainat
03-07-2014, 11:38 PM
ایک یونیک ڈرنک تھاول۔۔
http://i59.tinypic.com/15webyt.jpg
http://i58.tinypic.com/156cz84.jpg

Kainat
03-07-2014, 11:44 PM
کوثر بیگ کی باتیں اور دستر خوان ہمیشہ متوجہ کرتا ہے۔۔
ہائے اب کی بار مجھے اس تھریڈ میں آتے آتے دیرہوگئی ۔وجہہ گھر سے نیٹ غائب تھا۔۔

آپ لوگوں کے کھانے اور ساتھ ساتھ باتیں کتنا لطف دیتی ہیں اور پھر مشورہ بھی اللہ اس محفل کو سالہاسال قائم رکھے ۔

پہلی سحری میں کچڑی قیمہ اچار پاپڑ

دوسری بن سحری کا روزہ تھا

آج دال ،آلو گوشت کا سالن ایک پیالی چاول


اور آج افطار میں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ میٹھےآلو کی پھلکیاں ،ٹماٹر کے پکوڑے ،فروٹ چاٹ ، ویج چکن ڈال کر نوڈلزاور مونگ کی بھیگی دال
سحر میں بیگن کا سالن بن رہا ہے کل کی دال رکھی ہے انڈے سب کے لئے نیمرش تل دے گے۔ چاول روٹی تو ہوگی ہی۔۔

Amir Shahzad
03-07-2014, 11:53 PM
اور یہ حال رہا ایک شادی شدہ بندے کا۔۔( عامر شہزاد بھائی
سحری میں حسب معمول پانی

اور افطاری میں
آج بارہ دن ہوٹل کا کھانا کھانے کے بعد
گھر میں ہی چنے والا پلاؤ بنایا میں نے
اور اسکے ساتھ کوئی باہر کا سامان یعنی پکوڑے اور سموسے نہیں کھائے
اور سچ میں مزا آگیا گھر کے کھانے کی بات ہی کچھ اور ہے
اللہ مجھے ہمت دے کے کبھی کبھار کوکنگ کی ہمت کر لیا کروں

آمین


کیا بات ہے جی
;d
یہ بھی تو دعا کر سکتیں تھیں کہ گھر والے جلدی آجائیں :p
;d
میری دعا پر ہی مجھے ٹال دیا :(

Pardaisi
03-07-2014, 11:59 PM
https://scontent-b-lhr.xx.fbcdn.net/hphotos-xpa1/t1.0-9/10350340_859080980787424_3093386066245701772_n.jpg



.

.

.

Kainat
04-07-2014, 12:10 AM
کیا بات ہے جی

یہ بھی تو دعا کر سکتیں تھیں کہ گھر والے جلدی آجائیں
;d
میری دعا پر ہی مجھے ٹال دیا

جناب اللہ نے آپکو سنہری موقع دیا ہے کہ آپ ان کے آنے تک ایکسپرٹ، شیف بن جائیں اور جب وہ واپس آئیں تو انھیں اپنی نت نئی کوکنگ سے حیران کر دیں۔۔۔:)

http://i58.tinypic.com/e99op2.jpg

http://i61.tinypic.com/rgwbut.jpg

Amir Shahzad
04-07-2014, 12:17 AM
جناب اللہ نے آپکو سنہری موقع دیا ہے کہ آپ ان کے آنے تک ایکسپرٹ، شیف بن جائیں اور جب وہ واپس آئیں تو انھیں اپنی نت نئی کوکنگ سے حیران کر دیں۔۔۔:)

http://i58.tinypic.com/e99op2.jpg

http://i61.tinypic.com/rgwbut.jpg


واؤ یہ انڈے اور شملہ مرچ والی ریسیپی تو بہت ایزی ہے
اور کول لگ رہی ہے

لیکن یہ نیچے عامر جہاں کی تصویر کیوں لگا دی
قتلمہ بنا رہا ہے عامر جہاں
قتلمے کے منہ والا ;d

Kainat
04-07-2014, 12:19 AM
بس اب عامر جہاں بھائی بھی یہاں بوتل کے جن کی طرح پہنچے ہی سمجھیے۔۔۔۔۔
;d

Amir Shahzad
04-07-2014, 12:24 AM
بس اب عامر جہاں بھائی بھی یہاں بوتل کے جن کی طرح پہنچے ہی سمجھیے۔۔۔۔۔
;d


نہیں نہیں اتنی جلدی نہیں آئے گا
آج کل ٹریولنگ کر رہا ہے دوسرے شہروں کی
مجھے تو لگتا ہے جھوٹ موٹ ہوٹل کی نوکری کا کہتا ہے
بسوں میں پھکیاں بیچتا ہے
;d;d

Pardaisi
04-07-2014, 12:27 AM
https://scontent-a-lhr.xx.fbcdn.net/hphotos-xpa1/t1.0-9/s640x640/10441142_736216163083365_2799006834469520297_n.jpg





.

.

.

Pardaisi
04-07-2014, 12:34 AM
http://ladiespk.files.wordpress.com/2013/07/chicken-cheese-roll-by-shireen-anwer-recipe-in-urdu-written-masala-tv.jpg





.

.

.

.

Pardaisi
04-07-2014, 12:35 AM
http://ladiespk.files.wordpress.com/2013/07/mango-tango-by-shireen-anwer-anwar-facebook.jpg





.

.

.

کوثر بیگ
04-07-2014, 04:19 PM
بہت دیر سے اس تھریڈ کا مطالعہ کررہی تھی ۔ اتنی دیر کے بعد کیوں آئی میں یہاں سر پیٹنے رہی ہوں ۔

سارا پڑھ لینے کے بعد کائنات سسٹر زندہ باد کی صدا بلند کرنے کو جی چاہتا ہے ۔ ہاہاہاہاہا

Maria Masood
04-07-2014, 04:57 PM
ون اردو کی ایک دلہن کے سسرال والوں کے بارے میں تاثرات۔۔
یہاں بھی میرے گھر کی طرح آرام سے سحری کے بعد ساڑھے بارہ ایک بجے تک اٹھتے ہیں ہی ہی۔۔سب مل بانٹ کے کام کرتے ہیں اور کام کرنے میں بھی مزہ آتا ہے۔۔
کل میں نے اپنی اسٹائل کی کریم چاٹ بنائی سب کو بہت پسند آئی۔۔۔سب سے اچھی بات یہ کہ میرے میاں بھی کام میں ہیلپ کراتے ہیں کیونکہ انکو بھی نئ نئ چیزیں بنانے اور کھانے کا بہت شوق ہے۔۔۔

کل کی افطاری۔۔۔۔
سفید چھولے۔۔۔کریم چاٹ۔۔۔بیسن کے پکوڑے۔۔۔دہی پھلکیاں۔۔۔آلو کے پکوڑے۔۔روح افزا۔۔۔
رات کے کھانے میں انڈے آلو کا سالن اور چاول۔۔۔


آج کی سحری۔۔۔انڈے آلو کا سالن کے ساتھ پراٹھا ۔۔ااور ایک گلاس بنانا شیک۔۔۔

ایم کے مانو



;d;d

گڈ ورک کائنات سس۔۔۔۔

Kainat
05-07-2014, 02:22 PM
https://scontent-a.xx.fbcdn.net/hphotos-xpa1/t1.0-9/10525917_693110600761565_1705041086804993455_n.jpg

کوثر بیگ
05-07-2014, 04:11 PM
مینگو ٹینگو میں جو وائٹ ڈرنگ لکھا ہے وہ کس چیز کو کہا گیا ہے ۔۔ وہ سیوان اپ تو نہیں ؟

Kainat
05-07-2014, 04:15 PM
یہ وائٹ ڈرنک ۔۔عام سوڈا واٹر کو کہا گیا ہے۔۔

Kainat
05-07-2014, 11:04 PM
افطاری کے کے لیے مزے کا مشروب۔۔
http://i61.tinypic.com/2cwwnwy.jpg

Kainat
05-07-2014, 11:07 PM
افطاری ڈٹ کر نہ کی ہو تو اس کا مزہ لیجئے
http://i57.tinypic.com/sy001s.jpg

Kainat
05-07-2014, 11:09 PM
http://i59.tinypic.com/2lv1hug.jpg

Romana
06-07-2014, 03:47 AM
کائنات سس آپکا دہی بڑے کا مصالحہ ٹرائی کیا مزے کا تھا میں ویسے بھی گھر میں ہی بناتی تھی ۔۔۔ تھوڑا ڈفرنٹ طریقہ کہیں پڑھا تھا مین نے اس مصالحے کو آئل میں ہلکا سا فرائی کر کے ڈالیں بہت مزے کا ٹیسٹ آتا ہے میں اس میں اناردانہ اور تھوڑا چاٹ مصالحہ بھی یوز کرتی ہوں

Kainat
07-07-2014, 05:00 PM
رمضان شریف میں( ایک مفید آرٹیکل


رمضان شریف بڑی رحمتوں والا مہینہ ہے، جس میں ہمیں اﷲ تعالیٰ کی طرف سے عبادتوں کا ثواب اور گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کا بھرپور موقع ملتا ہے۔ روزے دار جب مسلسل تیس دنوں تک روزے رکھتا ہے، تو اس کا جسمانی نظام مضبوط اور طاقت ور ہو جاتا ہے، کیوں کہ اس پیارے مہینے میں دن بھر بھوکا پیاسا رہ کر اپنے نفس کو قابو میں کرنے کی مشق ہوجاتی ہے، چناں چہ بسیار خوری ہو یا کوئی اور عادت، اس پر قابو پانا آسان ہوجاتا ہے۔
اس طرح جسم کا زاید وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ آج کل بہت سی خواتین اور لڑکیاں وزن کی زیادتی سے پریشان ہیں۔ ایکسرسائز کرتی ہیں، سلمنگ سینٹر جاکر ہزاروں روپے لٹاتی ہیں، مگر بات نہیں بنتی۔ اگر اس کی جگہ صحیح طریقے سے روزے رکھ لیے جائیں، تو نہ صرف جسم کی چربی گُھل جائے گی بلکہ بیماریوں سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔
روزے کے ذریعے بہترین طریقے سے وزن کم کیا جا سکتا ہے۔ رمضان المبارک ختم ہونے کے بعد بھی روزے رکھنے کا عمل جاری رکھا جاسکتا ہے، اس سے بڑھتے ہوئے وزن کو قابو میں کیا جا سکتا ہے۔ روزے کی افادیت یوں بھی بڑھ جاتی ہے کہ اس میں شفا ہے ۔
ماہ صیام میں اگر عبادت کے ساتھ ساتھ خواتین صحت کی حفاظت کے تمام اصولوں پر عمل کریں تو وہ نہ صرف اپنا وزن کم کرسکتی ہیں، بلکہ ان کی جلد کی چمک اور بالوں کی خوب صورتی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سحر و افطار میں دودھ اور کھجور کا استعمال لازمی کیا جاتا ہے، جو چہرے اور بالوں کو حسن بخشتا ہے۔ اس کے علاوہ دورانِ افطار تقریباً ہر ایک کے دسترخوان پر تازہ پھل یا ان کی چاٹ موجود ہوتی ہے۔ اس وجہ سے ان چیزوں میں موجود معدنیات، کیلشیم اور وٹامن جلد اور بالوں کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔
اگر سحری کے بعد نماز سے فارغ ہوکر تازہ ہوا میں دس منٹ تک چہل قدمی کرلی جائے، تو جسم کو صاف آکسیجن میسر آئے گی، جس سے جلد کی تازگی بڑھے گی اور ہاضمے کا نظام بھی صحیح طریقے سے کام کرے گا۔
مسلسل ایک مہینے تک رکھے جانے والے روزوں سے روزے دار اپنے جسم کی فالتو چربی سے چھٹکارا پاسکتا ہے، بل کہ وہ افراد جن کی صحت خراب رہتی ہے، ان کی صحت کی بحالی بھی اس بابرکت مہینے میں ہوسکتی ہے۔ اسی لیے روزے کو جسم کی زکوٰۃ کہا گیا ہے۔ اس طرح روزے دار جسمانی اور روحانی طور پر پاک صاف ہوجاتا ہے۔
وہ خواتین جو اپنا وزن کم کرنا چاہتی ہیں، رمضان میں یہ کام بڑی آسانی سے کر سکتی ہیں۔ اس مہینے سب کم خوراکی کی طرف مائل ہوتے ہیں، ہمارا معدہ بھی سکڑ جاتا ہے، اس لیے کم کھانے سے وزن گھٹایا جا سکتا ہے۔ اگر چٹپٹی اور تلی ہوئی اشیاء کی جگہ دودھ اور پھلوں کو اپنی غذا کا بڑا حصہ بنالیا جائے، تو وزن ضرور کم ہوگا، کیوں کہ روزے کی حالت میں انسانی قوت ارادی مضبوط ہوجاتی ہے اور نفس پر کنٹرول بھی قائم رہتا ہے، اس لیے خوراک کی مقدار گھٹانا مشکل نہیں رہتا۔
عموماً ہوتا یہ ہے کہ خواتین خصوصاً لڑکیاں اس مہینے خوب چٹپٹی اور موٹا کرنے والی اشیاء کھاتی ہیں، جن میں تلے ہوئے پکوڑے ، رول، کٹلس مسالے دار چھولے، دہی بڑے، کچالو، جلیبیاں وغیرہ شامل ہیں، پھر پانی کا استعمال بھی کم ہوتا ہے۔ بازار کے مشروبات پسند کیے جاتے ہیں، جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ نہ صرف ان کا وزن بڑھ جاتا ہے، بل کہ وہ پانی کی کمی کا بھی شکار ہوجاتی ہیں۔ چہرہ کیل مہاسوں اور دانوں سے بھر جاتا ہے۔ اسی لیے نیکیاں سمیٹنے کے ساتھ ساتھ اگر اس ماہ کو صحت یابی کا مہینہ بنالیا جائے تو کتنا اچھا ہو۔
رمضان برکتوں کا مہینہ ہے، جس میں ہمارے صبر کا امتحان ہوتا ہے۔ اس مہینے میں ہماری قوت ارادی عام دنوں کے مقابلے میں بہت مضبوط ہوجاتی ہے ۔ اس لیے عبادت کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی صحت کا بھی خصوصی دھیان رکھنا چاہیے۔ عموماً ہوتا یوں ہے کہ پورے دن خالی پیٹ رہنے کے بعد جب افطار کیا جاتا ہے، تو اتنا زیادہ کھالیا جاتا ہے کہ نظام انہضام بری طرح سے متاثر ہو جاتا ہے، جس سے تیزابیت، ڈائریا اور معدے میں انفیکشن کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔
بعض گھرانوں میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ بھاری افطاری، پھر رات کا کھانا اور اس کے بعد بھرپور سحری کھائی جاتی ہے۔ یوں اس مہینے میں عام دنوں کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہی کھالیا جاتاہے، جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یا تو ہم بیمار پڑجاتے ہیں یا موٹاپے کی طرف مائل ہوجاتے ہیں۔ اس لیے کوشش کرنی چاہیے کہ سحری اور افطاری میں سادہ اور صحت بخش غذائوں کا استعمال کیا جائے۔
سحری میں تیل میں تربتر پراٹھوں کی جگہ پتلی چپاتی کے ساتھ ہلکے مسالے کا شوربہ کھائیں، چاول یا بادی کھانوں سے اجتناب کریں، دہی کا استعمال کریں، کیوں کہ دہی کھانے سے معدے کو تقویت ملتی ہے۔ سحری میں انڈا، پائے، نہاری کھانے سے بھی پیاس کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے، اس لیے کوشش کرنی چاہیے کہ ایسے پکوانوں سے سے پرہیز کیا جائے یا ان کی بہت معمولی مقدار کھائی جائے۔
سحری میں اگر ایک گلاس دودھ کا پی لیا جائے تو روزے کی حالت میں طبیعت بشاش ر ہے گی۔ ساتھ ہی ساتھ کوئی ایک پھل یا تازہ پھلوں کا رس باقاعدگی کے ساتھ پینا چاہیے۔
خواتین کو چاہیے کہ سحری کرکے فوراً سوجانے کی عادت سے چھٹکارا پائیں۔ اس وقت بہت سکون ہوتا ہے، چاہیں تو نماز کے بعد تلاوت قران پاک کرلیں، اس کے بعد اپنے اہم امور نمٹالیں، مگر سحری کرتے ہی بستر پر لیٹنے سے سُستی طاری ہوجاتی ہے اور پیٹ بھی بھاری ہوجاتا ہے۔
روزہ ہمیشہ کھجور سے افطار کریں۔ ایک تو یہ سنت ہے، پھر کھجور میں اتنی توانائی ہوتی ہے کہ اس کے کھانے سے دن بھر کی کم زوری دور ہوجاتی ہے۔ افطاری میں بھی گلوکوز اور تازہ رس ضرور پینا چاہیے ، روزہ کھولنے کے بعد پانی کا بہت زیادہ استعمال ضروری ہے۔
میڈیکل سائنس نے جدید تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ روزے انسانی جسم کی کارکردگی بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ پورے سال میں تیس دنوں کے یہ روزے معدے کی کارکردگی کو بڑھادیتے ہیں۔ الغرض روزہ جسمانی اور روحانی لحاظ سے تندرست رکھنے میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ لہٰذا اﷲ تعالیٰ کی طرف سے دیے گئے اس انعام کی فضیلت اور اہمیت کو جانیں اور اس کی قدر کریں، تاکہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکیں۔

Kainat
08-07-2014, 12:41 AM
http://i61.tinypic.com/91h3yu.jpg

Kainat
08-07-2014, 12:45 AM
نان اور آلو کی ٹکی ۔۔ سکول، کالج کے مزے۔۔
http://i61.tinypic.com/21mcif7.jpg

Kainat
08-07-2014, 12:49 AM
چپلی کباب۔۔ افطار کی دعوت کرنی ہو تو ایک ڈش یہ بھی ۔۔
http://i61.tinypic.com/2zizr5e.jpg

Saima
08-07-2014, 12:54 AM
نان اور آلو کی ٹکی ۔۔ سکول، کالج کے مزے۔۔
http://i61.tinypic.com/21mcif7.jpg






کیا یاد کروا دیا کائنات سس:(

Kainat
08-07-2014, 05:29 PM
کوثر بیگ کی ایک یادگار افطاری ۔۔
مر مروں کو بکهارا گیا ، نوٹلز میں ترکاری ڈالکر بنایا گیا.ریڈی میڈ کباب، ٹماٹر کا سوپ اور کل کے سموسے افطار میں موجود تهے بالنگے کا شربت بنائے مگر بچیوں نے دستر پر رکهنا بهول گئے جس کی وجہہ سے یوں ہی رہ گیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔
عامر جہاں کی افطاری۔۔
کل افطاری پہ بریانی کی دیگ تھی۔ اور افطاری کر کے مغرب کی نماز کے بعد 2 پلیٹیں بریانی کی کھا لیں۔ اور پھر عشاء کے وقت افف نہ پوچھیں کیا ہوا۔ اذان بھی صحیح سے نہیں دی گئی مجھ سے
اتنا افسوس ہو رہا تھا مجھے کہ کیوں اتنا کھایا میں نے۔ اور تراویح بھی اتنی مشکل سے پڑھیں کل۔ صف میں کھڑا ہی نہیں ہوا جا رہا تھا مجھ سے۔۔۔
۔۔۔۔۔
عمران بھائی کی یادگار افطاری۔۔
کل افطاری میں لاہور سے واپسی پر رستے میں خانپور نہر کے قریب ایک ڈھابے پر افطار کیا۔۔ میں اور تین کولیگز تھے۔
نہر کے پاس ٹھنڈی ہوا میں بیٹھ کر بہت لطف آیا۔
افطاری میں چکن پکوڑے، آلو کے پکوڑے
سموسے، مچھلی کے پکوڑے اور نان
ساتھ سپرائٹ، بینز اور منرل واٹر
اس کے بعد وہاں سے نکلتے ہوئے کھوئے کی ٹھنڈی روایتی قلفیاں کھائیں۔۔
یار! سچ ہے یہ کہ کبھی کبھی ڈھابے پر کھانے کا بھی اپنا ہی مزہ ہوتا ہے۔
اگرچہ میں اس کے سخت خلاف ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک سوال۔۔
آج ترکاری کاٹتے کاٹتے بہت ٹائم لگ گیا تو افطار جلدی بنانا پڑا جس میں صرف تربوز ، فروٹ چاٹ ، پیاز ٹماٹر ہرا مسالہ ملکر پکوڑے بنائے مونگ کی افطار والی دال مالٹے کا جوس گچی خوبانی بس اتنا ہی تیار کر پائی تهی کہ اذان ہوگئی...
کهانے اور سحر میں پهلی کا سالن چکن ڈال کر پکایا ہے ٹماٹر کی کڑی ، چاول روٹی کیرا ہوگا ۔۔۔
کوثر بیگ


آپی یہ ترکاری کیا ہے؟
عامر جہاں
۔۔۔۔۔

کوثر بیگ
08-07-2014, 10:33 PM
ہاہاہاہاہاہا کائنات پہنا یہ یاد گار تھی یا نہیں مگر آپ نے اسے یاد کرواکر یادگار ضرور بنادیا
۔ کتنی اچھی لگتی ہیں نا پرانی باتیں اور اسے دوہرانے پر تو اور مزہ آجاتا ہے ۔ایک تو پرانی بات وہ گزار وقت وہ ماحول وہ ساتھی سب کچھ ایک اسکرین کی طرح نظروں میں گھوم جاتا ہے مگر بازو بیٹھے ہونے کے باوجود ہمارے حال سے ناواقف ہوتے ہیں ۔۔یہ یادیں بھی عجیب ہوتی ہیں بھلی ہو کہ بری مگر یاد کرنے سے جیسے انجانا سا سرور چڑھ جاتا ہے ۔

بہت شکریہ بہنا شیئر کرنے کے لئے ۔۔۔۔۔ آپ کی باتیں آپ کے انداز تو سونے پر سہاگہ ہوا کرتے ہیں

Ghazala Karamat
09-07-2014, 03:31 AM
کائنات سس بہت مزےکا تھریڈ ہے.

Kainat
09-07-2014, 11:01 PM
جنید اختر کی زور دار افطاری
http://i1181.photobucket.com/albums/x427/pak-world/ramzaan%20sharings/IMG_2014070935320_zpsf4392bcc.jpg%7Eoriginal
http://i1181.photobucket.com/albums/x427/pak-world/ramzaan%20sharings/IMG_2014070948536_zpsefdabe8a.jpg%7Eoriginal
http://i1181.photobucket.com/albums/x427/pak-world/ramzaan%20sharings/IMG_2014070921618_zps4bd0bbc4.jpg%7Eoriginal
http://i1181.photobucket.com/albums/x427/pak-world/ramzaan%20sharings/IMG_201407093994_zpsc145b693.jpg%7Eoriginal
http://i1181.photobucket.com/albums/x427/pak-world/ramzaan%20sharings/IMG_2014070953258_zps243bb8c6.jpg%7Eoriginal

Kainat
09-07-2014, 11:06 PM
اس مینو میں اگر نان بھی شامل کر دیا جائے تو کیا کہنے۔۔
http://3.bp.blogspot.com/-RqUrLtav3C8/TY-sxMzNXFI/AAAAAAAAHKc/ozLfhIDKuas/s640/Picture+1130-1.jpg

Kainat
09-07-2014, 11:07 PM
کائنات سس بہت مزےکا تھریڈ ہے.
بہت شکریہ غزالہ کرامت سس

Kainat
09-07-2014, 11:31 PM
واہ،کیا مزیدار فریش فریش پکوڑے ہیں اور وہ بھی ہری چٹنی کےساتھ
http://i58.tinypic.com/2qbgepv.jpg

Kainat
09-07-2014, 11:33 PM
سحری کے لیے لاجواب، ہو جائے ساتھ لسّی کا ایک گلاس
http://i62.tinypic.com/2cff3t4.jpghttp://i57.tinypic.com/11hs012.jpg

Kainat
10-07-2014, 12:07 AM
ایک یاد گار سحری پوسٹ

Posted by Neha
Aik glass mixed fruit juice & 1 tablet of multivitamins & Iron


یعنی کہ ایک ملٹی وٹامن ٹیبلٹ سحری میں اور ایک ٹیبلٹ افطاری میں۔۔
اللہ اللہ خیر صلہ۔۔;)

نہ کوئی جنجھٹ پکانے کا اور نہ کھانے کا۔۔
شاباش پنک پری

آئی این خان

Kainat
10-07-2014, 12:09 AM
نور العین ساحرہ کی سحری


لو جی آج تو میں نے ابھی بالکل ہی نئی طرز کی سحری کی ھے:)۔
اپنے گریپ فروٹ کو پودینے کی چٹی میں ڈبو ڈبو کر کھایا ہے جیسے چائے میں بسکٹ کیونکہ مجھے میٹھا پسند نہیں۔ اتنے دن سے میٹھا کھاتے کھاتے دل جو اکتا گیا تھا اس لئے نئی ترکیب لگائی آج۔

Kainat
10-07-2014, 12:16 AM
عمران بھائی کے نایاب ٹوٹکے۔۔
صبح صبح تو مجھے کچھ کھانے کی عادت نہیں بھئی۔۔ لیکن کیا ہے کہ اب جب روزہ رکھنا ہے تو کچھ نہ کچھ تو کھانا ہی پڑے گا نا۔۔
ورنہ افطاری تک بی پی وی پی، شوگر لیول وغیرہ سبھی کچھ لو شو ہو جاتے ہیں سب کے۔۔;)

میں تو یہ کرتا ہوں کہ حالانکہ افطاری کے وقت بھی پیاس زیادہ ہوتی ہے اور کھایا کم ہی جاتا ہے لیکن پھر بھی کھانا چاہے کتنا ہی کم کیوں نہ کھاؤں، اسی وقت کھا لیتا ہوں ۔۔ اور اس کے بعد چاہے کچھ بھی ہو بس سحری کے وقت اٹھ کر ہی کھانا ہے۔۔ اور اٹھتا بھی ایک ڈیڑھ گھنٹہ پہلے ہوں تاکہ آسانی سے کچھ کھانے کا موڈ ہو جائے۔۔ ورنہ کچھ لوگ تو دس پندرہ منٹ پہلے اٹھتے ہیں اور شروع ہو جاتے ہیں مشین کی طرح کھانے پینے۔۔

Kainat
10-07-2014, 12:23 AM
نہ کم نہ زیادہ ایک مناسب افطاری کا اہتمام
http://i58.tinypic.com/2lstbpc.jpg

Kainat
10-07-2014, 12:28 AM
افطاری کی یہ ٹرے بھی مناسب ہے
http://i59.tinypic.com/25irdbb.jpg

Lubna Ali
10-07-2014, 12:44 AM
نور العین ساحرہ کی سحری


لو جی آج تو میں نے ابھی بالکل ہی نئی طرز کی سحری کی ھے:)۔
اپنے گریپ فروٹ کو پودینے کی چٹی میں ڈبو ڈبو کر کھایا ہے جیسے چائے میں بسکٹ کیونکہ مجھے میٹھا پسند نہیں۔ اتنے دن سے میٹھا کھاتے کھاتے دل جو اکتا گیا تھا اس لئے نئی ترکیب لگائی آج۔





یہ کہاں سے ڈھونڈ لائیں اتنے مزے کی پوسٹ کائنات۔۔۔ اب تو خواب ہی ہوگیا ہے نور آپا کی پوسٹ یہاں کبھی ہو۔۔۔:(

Kainat
10-07-2014, 12:45 AM
ایک سوال کئی جواب

: سوال

کیا اپنا کھایا پیا دوسروں کے آگے اگلنا میرا مطلب یہ کہ کھایا پیا بتانا شریعت کی رو سے کیسا ہے ؟
کیا مذہب اسلام اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ آپ دوسروں کے سامنے واشگاف الفاظ میں یہ کہتے پھریں کہ میں نے یہ کھایا یہ پیا ۔ اگر آپ کا متبادل غریب ہے یا وہ ایسی چیزیں خریدنے کی سکت نہیں رکھتا ۔آپ کی باتیں سن کر اس کے منہ میں تو پانی بھر آئے گا لیکن اس کے دل پر جو گزرے گی یا گزرتی ہوگی اس بات کا آپ لوگوں کو احساس ہے ۔
برائے مہربانی ایسی باتیں نہ کیا کریں کہ پاکستان مہنگی بہت ہے تو غربت اس سے بھی بہت زیادہ ہے ۔آپ کی خاطر۔۔۔
جگنو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جوابات
او ہو مصروفیت سے فرصت ملنے کے بعد یہاں بڑی خوشی سے کچھ کہو کچھ سنو سوچ کر آئی تھی
مگر آتے ہی یہ جگنو بھائی نے کیا روشنی ڈالی کہ دل ماند سا ہوگیا اب کچھ لکھنے کو دل ہی نہیں کرتا مگر ایک بات ضرور میرے دماغ میں آئی ہے مگر پلیز کوئی برا نہیں ماننا وہ یہ کہ اس تھریڈ تک آنے میرے خیال سے ایک کمپوٹر کی ضرورت ہوتی ہے جو ایک ایسا غریب جو غذا کا انتظام نہ کرسکتا ہو وہ کبھی نہیں لے سکے گا ۔۔پھر ایک بار کہتی ہوں برا مت مانے ۔۔۔۔۔آج مجھے اللہ نے اپنے فضل سے بہت کچھ عطا کیا ہے الحمدللہ مگر میں کبھی نہیں بھولی کہ میں ایک میڈل کلاس والدین کے گھر پیدا ہوئی اور اٹھارہ سال گزارے۔۔۔۔۔۔
اب تو یہ لکھنا ٹھیک ہے یا نہیں معلوم ہونے کے بعد ہی لکھوگی
کوثر بیگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جگنو بھائی
آپکی بات کافی حد تک درست بھی ہے۔ واقعی میں پڑھکر بہت اداسی ہوئی اور دل دکھ گیا۔ لیکن میں کوثر جی سے بھی متفق ہوں کہ اس فورم پر شاید ہی ایسا کوئی انسان ہو گا جسکا دل دکھنے کا امکان ہو۔ میرا خیال یہاں کسی کو کیوں کبھی ایسا خیال تک ذہن میں نہیں آیا کہ ہم سب اتنے سارے سالوں سے فیملی ممبرز کی طرح ہیں جیسے بہن بھائی ایک دوسرے سے عام باتیں کرتے ہیں۔ یہ تو کسی نے سوچا تک نہیں ہو گا کہ ہرگز بھی کہ کسی کو امپریس کرنا مقصد ہو ورنہ یہاں بہت سادہ کھانے بنانے والے لوگ ہرگز بھی غریب نہیں ہیں۔ اور نہ ہی کوئی یہ مطلب نکالتا ہے۔ یہ تو شاید اپنی اپنی عادت کی بات ہے۔
اگر واقعی کچھ ممبرز ایسے ہیں جن کے لئے یہ تھریڈ تکلیف کا باعث بن رہا ہے تو بتا دیں تھریڈ سٹارٹر سے مشورہ کر کے کلوزکر دیں گے اور جگنو بھائی آپکا شکریہ اس موضوع کی طرف توجہ دلانے کے لئے۔
نور العین ساحرہ
۔۔۔۔۔۔

ون اردو کو معرض وجود میں آئے تقریبآ پانچ سال ہو چلے۔
اور شروع سے ہی آج کا ناشتہ اور آج کا کھانا سے لے کر سحری و افطاری کے تھریڈز بنتے رہے ہیں۔۔ اور ان پر کبھی کسی نے اس قسم کا اعتراض نہیں اٹھایا کیونکہ ان تھریڈز کا مقصد ہرگز کسی کی دل آزاری یا اپنی برتری جتانا نہیں رہا۔۔
جیسے روزمرہ کی باتوں میں یا فون پر ہم اپنے بہن بھائیوں سے سرسری پوچھ لیتے ہیں کہ آج کیا پکایا یا کیا کھایا تو بالکل اسی طرح ایک فیملی ماحول میں یہاں بھی پوچھا جاتا رہا اور کسی نے اس کو اس انداز سے نہیں لیا۔۔ محترم جگنو سیال بھائی خود بھی 2007 سے اس فورم کے ممبر ہیں تو پھر اتنے سالوں بعد ایسا سوال؟؟؟
اور شریعت کی رو سے کیا ایسا کرنا جائز ہے یہ تو جگنو بھائی ہمیں کسی علامہ حضرت سے خود ہی پوچھ کر بتا دیں تو ہماری نالج میں بھی اضافہ ہو۔۔
باقی رہی طبقاتی تقسیم کی بات تو یہ ازل سے ہے اور ہمارے نبی پاک کے دور میں بھی امیر و غریب طبقے کا وجود تھا۔۔ کیونکہ یہ تقسیم صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی ہے اور ہمیں ہر حال میں اپنے خدا کا شکر گزار رہنا ہے۔۔ وہ جسے چاہے نوازے۔۔ کسی کو کسی بات میں اور کسی کو کسی اور بات میں۔۔ ہاں اس پر متکبر ہونا اخلاقی لحاظ سے بری بات ہے۔۔
باقی اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے۔۔ اور اس تھریڈ میں کسی بھی قسم کی بری نیت کوئی بھی نہیں رکھتا۔
اللہ پاک ہمارے گناہِ کبیرہ و صغیرہ معاف فرمائے اور ہمیں زندگی کے ہر ہر معاملے میں شریعت کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہمیں سچا مسلمان بنائے اور اسلام کو صرف اور صرف اپنے ہی ڈھنگ سے درست سمجھنے کی بجائے اس کو حقیقی معنوں میں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
آئی این خاں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جگنو بھائی نے اپنے نقطہ نظر سے صحیح بات کی ہے لیکن اگر حقیقت میں دیکھا جاے تو اس فورم پر صرف یہ بتایا جارہا ہے کہ کسی نے افطاری یا سحری میں کیا کھایا اور دوسری طرف مہنگای کا رونا رونے والی قوم افطار سے قبل جس طرح پکوڑوں اور سموسوں کی دکانوں پر ٹوٹ پڑتی ہے دراصل اسی کو دیکھ کر ایک سفید پوش کا دل دکھتا ہے۔
اللہ تعالی ہم کو وہ نظر اور سمجھ عطا کرے کہ ہم اپنے گھر والوں کا پیٹ بھرتے وقت اپنے پڑوسی کے بچوں کو بھی دیکھ لیں۔۔۔
ویسے اس تھریڈ کا بنیادی مقصد تو یہی ہے افطاری کے وقت وہی روایتی پکوڑوں اور سموسوں کے بجائے نت نئے آئیڈیاز ملیں جو کہ ملتے بھی ہیں ۔۔۔
محمد فیصل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جگنو بھائی، اس بات کو سنجیدہ نہ لیں۔ یہاں کھا پی کر دوسرے کو متاثر کرنا ہرگزمقصود نہیں۔۔۔ آخر سب کھا پی کر ہی بڑے ہوئے ہیں۔ یہ تو ایک ہلکا پھلکا سا تھریڈ ہے جس سے دوسروں کے کھانے پینے کے سٹائل کا بھی پتہ چلتا ہے۔ کہ کون ہیلتھی کھا رہا ہے ۔ اور کون مزے کا کھا رہا ہے۔نت نئی تراکیب سے واقفیت ہوتی ہے۔ بہت سے آئیڈیاز مل جاتے ہیں۔ جیسے مجھے رفعت کے بتائے شوربہ اور کوثر جی کی کچی مونگ دال ڈش سے واقفیت ہوئی۔ ہم سب تو دنیا بھر کے کونے کونے میں رہنے والے لوگ ہیں تو سب کے کھانوں کا پتہ چلنا اچھا ہی لگتا ہے۔اور پردیس میں تو ہم دال دلیہ ہی کرتے ہیں۔ آپ میری کوئی بھی سحری، افطاری کا پلان دیکھ لیں۔اور بات امیر غریب کی بجائے کتنا بیلنس کھایا جاتا ہے اس پر فوکس تھی۔
اور پلیز اگر ہم ایسے پوائنٹ نوٹ کرنے لگے تو ہمارے پاس دوسروں سے گفتگو کرنے کو کوئی بات ہی نہیں رہے گی۔ برا مت مانیے اور بتائیے آج آپ نے کیا سحری کی اور افطاری کیا پروگرام ہے بھئی ؟
کائنات
۔۔۔۔۔۔

میں بھی سب سے متفق ہوں کہ یہ کوئی دکھاوا کرنے والی بات تو ہے ہی نہیں ۔۔یہ تو ہم خواتین کا فیورٹ سوال ہوتا ہے فون وغیرہ پر بھی کہ اور پھر کیا بنایا کیا کھایا۔۔اس سے کوئی کسی کا دل دکھانا مقصود نہیں ہوتا،۔۔یہ تھریڈ تو صرف ایک ہلا گلا کے لیے شروع کیا گیا ہے جس میں سب ہی لائٹ موڈ میں حصہ لے رہے ہیں ۔۔اور اگر دیکھا جایے تو کسی کی بھی سحری یا افطاری شاہانہ نہیں ہے وہی روز کے کھانے آگے پیچھے کر کے ہی کھایے جاتے ہیں ۔۔۔
پاکستان میں مہنگائی واقعی بہت زیادہ ہے
لیکن ایک بات شاید تھریڈ سے ریلیٹڈ نہ وہ لیکن کہنا چاہتی ہوں ۔۔کہ مہنگاءی ہر جگہ ہی ہے ۔۔لیکن جہاں تک میرا مشاہدہ ہے پاکستان میں رہنے والے اپنی خواہشات کو بھی ضرورتوں کی طرح پورا کرنا چاہتے ہیں اور کرتے بھی ہیں ۔۔لیکن جو بے چارے پردیسی ہوتے ہیں وہ ہمیشہ اپنی ضرورتیں بھی دبا لیتے ہیں کہ چلو پھر سہی ۔۔۔
یہ سنی سناءی بات نہیں ہے ۔۔۔میں تو امی لوگوں کو بھی کہتی ہوں کہ کیا مہنگاءی مہنگاءی کرتے ہیں آُپ لوگ ۔۔سبزی خریدنے جاتے ہیں ساتھ اتنا مہنگا سوٹ لے آتے ہیں ۔۔تو مہنگاءی نے آپ کا کیا بگاڑ لیا ہے ۔۔۔
میرے سسرال کے گھر میں دو دو کام والیاں ہیں اور میں ان کو کہتی ہوں کہ عیش ہیں بھئی تم لوگوں کے ہم تو افورڈ نہیں کر سکتے ۔۔۔
اب اس بات کو لے کر سنجیدہ نہیں ہو جایے کوءی بھی ۔۔یہ تو ایویں یاد آیا تو لکھ دیا۔۔۔
اصل بات یہی ہے کہ اس تھریڈ کا مقصد بس سب لوگ کچھ لمحوں کے لیے اکٹھے ہو کر بات چیت کر لیں بس یہی ہے ۔۔۔
اور آپ نے اسلام کی بات کی ہے تو یہ تو اسلام میں بھی ہے کہ جس کو اللہ تعالی نے استطاعت دی ہو وہ دکھاوا کیے بغیر اچھا کھایے اچھا پہنے یہ اس کا حق ہے ۔۔۔
بس اس بات کو یقینی بنا لیں کہ ہمارے آس پاس میں کوءی بھوکا نہ سویے تو سب اچھا ہے
رفعت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جنید اختر
10-07-2014, 12:49 AM
یہ کہاں سے ڈھونڈ لائیں اتنے مزے کی پوسٹ کائنات۔۔۔ اب تو خواب ہی ہوگیا ہے نور آپا کی پوسٹ یہاں کبھی ہو۔۔۔:(

کتابی چہرہ سے یعنی کے فیس بُک سے۔

کوثر بیگ
10-07-2014, 01:07 AM
اففف اللہ ایک سوال والی پوسٹ کہاں سے ڈھونڈ نکلالی ہو. میں تو مطلق بھول گئی تھی اور وہ ساحرہ کی پوسٹ بھی بڑا کمال کرتی ہو کائنات سچ میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Shaista Zia
10-07-2014, 06:09 PM
واہ بھئی کیا مزے کا تھریڈ ہے۔ کہاں چھپا کر رکھا ہوا تھا جی۔
ویری نائس
:):)

رفعت
10-07-2014, 10:37 PM
زبردست ہوتا جا رہا ہے تھریڈ
کائنات جی کو ڈھیروں شاباش

IN Khan
11-07-2014, 11:49 AM
https://scontent-a-cdg.xx.fbcdn.net/hphotos-xap1/t1.0-9/10353186_833782123313749_4831825875964615862_n.jpg

Kainat
11-07-2014, 04:25 PM
دیکھنے میں خوبصورت، کھانے میں خوش ذائقہ
انار افطاری میں پھلوں کی چاٹ کاحصہ بنا سکتے ہیں
http://i68.photobucket.com/albums/i25/frangipane/net/tumblr_mu3ozdwIr11s8e4heo1_500.jpg

Kainat
11-07-2014, 04:54 PM
http://i34.tinypic.com/5nqde9.gif

Kainat
11-07-2014, 10:05 PM
ایک خاص مصالحہ
سوکھا دھنیا۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
سفید زیرہ۔۔۔ایک چائے کا چمچ
میتھی دانے۔۔۔ چھ عدد
اجوائن۔۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کالی مرچیں۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
لونگ۔۔۔چار عدد
ان سب مصالحوں کو ملا کر موٹا موٹا پیس لیں۔اور سالن بناتے ہوئے آخر میں تھوڑا سا یہ مصالحہ ڈال دیا کریں۔اس مصالحے کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ہاضمے والا مصالحہ ہے،جسے مشہور شیف راحت نے اپنے ککنگ پروگرام میں بتایا تھا۔
اور یہ میرا آزمودہ ہے۔۔

Kainat
11-07-2014, 10:07 PM
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/10001127_779711478705815_8820995833565258203_o_zps 5d19b273.jpg

Kainat
11-07-2014, 10:15 PM
دہی بڑے، دہی پھلکیاں، چنے کی چاٹ بنا کر بور ہو چکے ہیں تو چاٹ کا نیا انداز اپنائیے

http://www.hintofsaffron.com/wp-content/images/recipes/Papdi_Chaat_3.jpg

Lubna Ali
11-07-2014, 10:25 PM
ایک خاص مصالحہ
سوکھا دھنیا۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
سفید زیرہ۔۔۔ایک چائے کا چمچ
میتھی دانے۔۔۔ چھ عدد
اجوائن۔۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کالی مرچیں۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
لونگ۔۔۔چار عدد
ان سب مصالحوں کو ملا کر موٹا موٹا پیس لیں۔اور سالن بناتے ہوئے آخر میں تھوڑا سا یہ مصالحہ ڈال دیا کریں۔اس مصالحے کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ہاضمے والا مصالحہ ہے،جسے مشہور شیف راحت نے اپنے ککنگ پروگرام میں بتایا تھا۔
اور یہ میرا آزمودہ ہے۔۔







ان شاء میں کل ہی بناتی ہوں۔۔۔ گرم مصالحے کی جگہ استعمال کرنا ہے یا دونوں ساتھ میں کر سکتے ہیں سالن میں شامل ؟

Kainat
11-07-2014, 10:37 PM
تل پاپڑی۔۔
http://i61.tinypic.com/2ufr39w.jpg
Til Papdi (Caramelized Sesame Seeds) (http://www.vegetariankhana.com/til-papdi-caramelized-sesame-seeds/)


Ingredients
Makes 10 pieces


100 gms white sesame seeds
75 gms sugar
Little ghee for greasing

Recipe
Lightly roast the sesame seeds and keep aside. Heat sugar in a thick bottomed pan. Once the sugar melts, quickly add the sesame seeds and switch off the gas. Mix well.
Grease a clean flat work surface and a rolling pin. Take a little mixture at a time and roll it out as thinly as possible. Make rest of the papdis in same manner. If the mixture cools down, heat it up a little and you should be able to work with it again.

Kainat
11-07-2014, 10:41 PM
ان شاء میں کل ہی بناتی ہوں۔۔۔ گرم مصالحے کی جگہ استعمال کرنا ہے یا دونوں ساتھ میں کر سکتے ہیں سالن میں شامل ؟
بیک وقت دونوں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن پھر مقدار کا خیال رکھنا ہو گا کہ زیادہ نہ ہونے پائے۔۔

Kainat
11-07-2014, 10:45 PM
سحری ہو یا افطاری، پھلوں یا انکے جوسز کا استعمال
طبیعت کو تازگی بخشتا ہے،بے شک آزما دیکھئے۔۔
http://2.bp.blogspot.com/-KBIKFbGS1wA/USxnxM91LBI/AAAAAAAAAYc/_-eA09C6SBk/s1600/healthy-food-and-drinks-ramadan2.jpg

Kainat
11-07-2014, 10:50 PM
کھانا خوبصورت انداز میں پیش کیا جائے تو اسکی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے
http://asiasociety.org/files/imagecache/blog_gallery/1208_15_Brunei.jpg

Kainat
11-07-2014, 10:53 PM
بوفے مینو ہے کھانا حساب سے لیجئے گا ضائع نہ ہونے پائے
http://kyspeaks.com/photos3/ramadhan-2014-Empire-Hotel-Subang-Jaya2.jpg

Kainat
11-07-2014, 11:02 PM
کبھی کبھی عربی ڈشیں بھی خوب متوجہ کرتی ہیں۔۔
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/Unbenannt_zpsa0bc57d3.jpg

Kainat
11-07-2014, 11:17 PM
مزے کی عربی ڈش، میں بنا چکی۔۔ اسے اوون میں بنایا گیا
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/food%20hi%20food/Sfiha_zpsb6612ce9.jpg

Nesma
12-07-2014, 12:16 AM
السلام علیکم
تهریڈ زبردست جا رہا ہے کائنات سس
اسکا نام کیا ہے
اور ریسپی بهی

Kainat
12-07-2014, 01:00 AM
وعلیکم السلام
شکریہ ،کیسی ہیں نیسمہ سس؟
میں نےاس سے ملتی جلتی ایک ترکی ریسپی کو فالو کیا تھا۔۔ اس لیے مجھے اسے بنانے میں مشکل نہیں ہوئی ۔۔
آپ اسے ایزی طریقے سے بنائیں۔۔ بے شک پزا کا ڈو استعمال کریں۔۔ پک کے مطابق درمیانی چپاتی جتنا پیڑا لے لیں۔ اور اسے اسی شیپ میں لمبا کر کے بیل لیں۔۔ لیکن یہ روٹی سے موٹا ہو گا۔۔بس پیٹابریڈ کا حساب لگا لیں۔۔
اور قیمہ پہلے سے تیار کر کے رکھ لیں۔۔ اس میں نمک، سرخ مرچ، ٹماٹر، سبز، لال، پیلی شملہ مرچ، ہری مرچیں اور سبز دھنیا کاٹ کر شامل کریں۔ اسطرح وہ کافی کلر فل بھی نظر آئے گا اور ذائقہ بھی بڑھے گا۔۔۔ گرم مصالحہ، سوکھا دھنیا تھوڑا پسا موٹا موٹا اندر ڈالیں۔۔تھوڑا سا آئل ، دو ، تین ٹیبل سپون تک ڈال لیں۔ چوکور کٹی پیاز شامل کر لیں۔۔ان سب کو ملا کر کچھ گھنٹے پڑا رہنے دیں۔۔ پھر روٹیاں بنا کر ان پر ذرا دبا دبا کر لگا لیں۔ واضح رہے کہ قیمہ کچا ہی رہے گا۔۔ اسے پکانا نہیں ہے۔۔
میرے پاس الیکٹرک اوون ہے آپ کے پاس جونسا بھی ہو اسے پہلے سے گرم لیں۔۔ پھر ان روٹیوں کواوون ٹرے میں رکھ دیں۔۔ اب یہ سائز پہ منحصر ہے۔۔ ورنہ تین چار ایک وقت میں ٹرے میں آ ہی جاتے ہیں۔۔اوون پہلے اچھا خاصا گرم کر لیں لیکن ٹر ے اندر رکھنے کے بعد اسکی ہیٹ ذرا کم کر دیں۔۔ پندرہ بیس منٹ ٹائم لگے گا۔۔ جب آدھے پک جائیں تو اوپر پیاز کے چھلے رکھ دیں اور فل سائز ہر ی مرچ بھی ۔۔۔
لیجئے تیار ہیں۔۔۔ انجوائے کیجئے۔۔۔

http://www.grillsportverein.de/wp-content/uploads/2014/07/lahmacun-624x468.jpg

Kainat
12-07-2014, 07:14 PM
۔۔ انگلش میں اسکا نام ہے ۔۔sfiha

اور اسے عربی پزا کا نام دیا گیا ہے۔۔

Hameedi
12-07-2014, 07:37 PM
قیمہ کچا ہی رہے گا

کائنات بہن گوشت کی بساند بھوننے سے ختم ہوتی ہے ۔اگر کچا قیمہ اس طرح اوون میں پکائیں تو بساند تو نہیں جائے گی ۔ اس کا علاج بھی بتائیں ۔

کوثر بیگ
12-07-2014, 11:14 PM
حمیدی بهائی پیاز قیمہ کے ساته ملکر رکهنے سے گوشت کی بو مر جاتی ہے ..اگر آپ قیمہ کے ساته لہسن بهی تهوڑا شامل کردے تو اور اچها ہو گا .

پہلے زمانے میں فریچ کہاں تها .جب بہت زیادہ گوشت آجاتا اور کبهی دیر ہو جاتی تو امی گوشت میں پانی پیاز ڈال کر رکه دیتے پهر گوشت نکل کر دهو کر پکا لیتے ..بالکل بو نہیں آتی تهی..

Kainat
13-07-2014, 02:23 PM
حمیدی بھائی آپ نے محض اندازے سے بات کی ہے ریسپی ٹرائی کرنے کے بعد نہیں۔۔
امید ہے آپکی تسلی ہو گئی ہو گی کوثر جی نے اسکا مدلل جواب دے دیا ہے۔۔ پھر بھی چند ایک نکات دیکھ سکتے ہیں۔۔
قیمہ اچھی کوالٹی کا ہو ۔۔۔ اچھی طرح واش کیا گیا ہو۔ اگر اس نے بساند دینی ہے تو وہ پہلے سے ہی دے رہا ہو گا۔۔ پھر پیاز مصالحہ جات ڈالنے کے بعد کچھ گھنٹے رکھنا قیمے کو مزید ٹینڈر کر دیتا ہے۔۔ آپ چاہیں تو مزید لہسن شامل کر سکتے ہیں اور جلد گلانے کے لیے پپیتا بھی شامل کر لیں۔۔ پھر روٹی پر اسکی پتلی سی تہہ لگتی ہے۔۔۔
پھرمٹن کی بجائے چکن کا قیمہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔۔ جو اور بھی جلد قیمہ گلنے میں مدد دے گا اور اوون کو پہلے سے فل پری ہیٹ کر کے ہائی ٹمپریچر استعمال کریں۔۔

Kainat
13-07-2014, 02:32 PM
ماہ رمضان میں ایک خوشی کی خبر ۔۔عامر جہاں بھائی کی منگنی ۔۔
اللہ انھیں زندگی کا نیا موڑ، ہونے والا ہم سفر مبارک کرے۔۔آمین
(آخر انھیں افطاری بنانے والی مل ہی گئی )
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/1zalo4_zps913fecd6.jpg

Kainat
13-07-2014, 02:46 PM
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/10150726_340006986149095_5562844190138203952_n_zps 5f272980.jpg

Kainat
13-07-2014, 02:48 PM
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/10178020_782199805123649_5014201507540313405_n_zps b4dba561.jpg

Kainat
13-07-2014, 03:23 PM
دوسرے عشرے کی دعا

اَسْتَغفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہ

ترجمہ:میں اللہ سے تمام گناہوں کی بخشش مانگتا/مانگتی ہوں
جو میرا رب ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتا/کرتی ہوں۔

Kainat
13-07-2014, 03:26 PM
http://i61.tinypic.com/1629mpc.jpg
روزہ اور صحت



کچھ چیزیں سارا سال ہمارے اردگرد روز مرہ کی روٹین میں ایسے شامل رہتی ہیں کہ ہم انھیں زندگی کا ایک جزو سمجھ کر چلتے رہتے ہیں لیکن ماہِ رمضان آتے ہی ان کی قدرو قیمت از خود بڑھ جاتی ہے۔ سب یوں متوجہ ہونے لگتے ہیں کہ صبح و شام تیرا ہی نام۔۔
دہی۔۔ پاکستان میں ہر گھرمیں صبح ناشتے کی میز یا دسترخوان پر ایک لازمی جزو ہے جسے ہر عمر کے لوگ بڑے شوق سے استعمال کرتے ہیں۔ دہی لایا تو بازار سے جاتا ہے لیکن پھر بھی خواتین کی اکثریت اسے گھر پر تیار کرنا جانتی ہیں۔ اس کا طریقہ بہت سادہ ہے کہ نیم گرم دودھ میں کھٹی دہی جسے ’’جاگ‘‘ کہاجاتا ہے ملا کر رات بھررکھ دیا جاتا ہے ۔صبح یہ دودھ مائع کی بجائے ٹھوس حالت میں آ جاتا ہے اور اس کے اوپر ملائی بھی آ جاتی ہے۔ ساری دنیا میں یہ بکثرت استعمال ہوتا ہے اور انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔۔
دہی کی تاریخ بھی بڑی دلچسپ ہے۔۔
دودھ صدیوں سے انسانی خوراک کا حصہ رہا ہےکہ قبل از تاریخ کا انسان بھی گائے‘ بکری‘ بھینس‘ اونٹ اور بھیڑ کے دودھ کو بطور غذا استعمال کیا کرتا تھا۔ ان کے مویشیوں کے دودھ کی مقدار کم ہوتی تھی اس لیے وہ اسے جانوروں کی کھالوں یا کھردرے مٹی کے برتنوں میں جمع کرلیتے تھے تاکہ بہ وقت ضرورت آسانی سے استعمال میں آجائے۔شروع شروع میں اسے جانوروں سے حاصل کرنے کے بعد اسی طرح کچی حالت میں رکھنے کی کوشش کی گئی لیکن کچے دودھ کو محفوظ حالت میں رکھنا‘ وہ بھی اس طرح کہ اس کی غذائیت بھی برقرار رہے ناممکن سی بات ثابت ہوئی۔ اس مسئلے کا حل اتفاقی طور پر ہی دریافت ہوا کہ جنوب مغربی ایشیا کے وسیع علاقوں میں سفر کرنے والے ”نوماد“ قبیلے والے دودھ کی شکل میں اپنی رَسد کو بھیڑ کی کھال سے بنے ہوئے تھیلے میں رکھا کرتے اور اسے اپنے جانوروں کی پیٹھ پر باندھ دیا کرتے تھے۔ ایام سفر میں وہ تھیلے مسلسل ہلتے رہتے اس پر سورج کی تپش بھی اپنا اثر دکھاتی رہتی۔ نتیجتاً ہ دودھ خمیر بن کر نیم ٹھوس شکل اختیار کرلیتا۔ وہ اس بات سے ناواقف تھے کہ بھیڑ کی کھال کے اندرونی حصے میں چھپے ہوئے بیکٹریا نے دودھ کو خمیر کرکے دہی کی شکل دے دی تھی۔ابتداءمیں دودھ کی اس شکل کو بہت کم مقدار میں استعمال کیا جاتا تھا کیوں کہ نوماد قبیلے والے اسے زہریلا سمجھتے تھے پھر آہستہ آہستہ تجربے سے یہ بات سامنے آئی کہ دودھ کی یہ نئی شکل مضر صحت نہیں بلکہ معجزاتی غذا ہے۔ جب اس کی افادیت سامنے آئی تو اسے بنانے کا طریقہ دریافت کیا گیا۔ دودھ کو جمانے کے لیے انہوں نے اس میں تھوڑا سا دہی ملالیا۔ اس تجربے نے کامیابی عطا کی اور پھر دھیرے دھیرے یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ کھٹا اور خمیر کیا ہوا دودھ تازہ دودھ سے زیادہ فائدہ مند ہے۔اسطرح یہ نہ صرف زیادہ عرصے تک اچھی حالت میں رہتا ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی مزیدار ہوجاتا ہے۔
بلغاریہ کے لوگوں کی طبعی عمر دیگر ممالک سے زیادہ ہے۔ سائنسدانوں نے مسلسل تجربوں اور تجزیہ کے بعد پتا چلایا کہ اس کی ایک وجہ دہی بھی ہے۔وہاں کے لوگ دہی کا استعمال بہت زیادہ کرتےہیں۔
فرانس میں اسے حیاتِ جاوداں کا نام دیا گیا۔ کہتے ہیں کہ 1700 میں فرانس کا کنگ فرسٹ کسی بیماری میں ایسا مبتلا ہوا کہ کوئی علاج کارگر نہیں ہوتا تھا۔ بادشاہ سوکھ کا کانٹا ہوگیا تھا۔ نقاہت اس قدر بڑھ گئی تھی کہ وہ بیٹھنے کی قوت بھی کھو چکا تھا۔ اس کے علاج کے لیے مشرق بعید کے ایک معالج کو بلایا گیا۔ اس نے بادشاہ کو صرف دہی کا استعمال کرایا اور کنگ فرسٹ صحت یاب ہوگیا۔۔اورفرانس ہی کے ایک ماہر جراثیم پروفیسر میچسنٹکو لکھتے ہیں کہ دہی درازی عمر کی چابی ہے۔ اس کے استعمال سے نہ صرف انسان بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے بلکہ عمر بھی طویل پاتا ہے۔
ڈائٹنگ کرنے اور وزن کرنے والوں کے لیے بھی دہی ایک آئیڈیل خوراک ہے کیوں کہ اس کے اندر حراروں کی تعداد انتہائی کم ہوتی ہے۔نظام ہضم کو قوت فراہم کرنے کے علاوہ یہ غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
دہی میں اچھی قسم کے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں ، جس سے جسم کو کئی طرح سے فائدہ ملتا ہے . آیور ویدک کے مطابق موسم گرما میں دودھ کے مقابلے دہی کھانے کے فوائد بہت زیادہ ہوتے ہیں . روزانہ ایک کٹوری دہی نہ صرف بیماریوں کو دور رکھتا ہے بلکہ جسم صحت مند بناتا ہے . دودھ میں ملنے والا موٹی اور چکنائی جسم کو ایک عمر کے بعد نقصان پہنچاتا ہے . اس کے مقابلے دہی سے ملنے والا فاسفورس اور وٹامن ڈی جسم کے فائدہ مند ہوتا ہے .دہی میں کیلسیم ایسڈ کے طور پر سما لینے کی بھی خوبی ہوتی ہے . انسانی صحت کے لئے یہ اتنا ہی زیادہ فائدہ مند ہےجتنا کہ دودھ۔۔
تو یہ دہی جس پہ ماہرین نے بھی اتنی نظر ڈالی، ہماری زندگی میں ایک لازمی عنصر ہے۔سحری و افطار ہو تو یہ ملزوم بن کر رہ جاتا ہے۔اگر کبھی سالن نہ ملے تو اس سے روٹی بھی کھا لی جاتی ہے۔۔اس کی ملائی پہ چینی چھڑک کر کھانے کا تو مزہ ہی بڑھ جاتا ہے۔ دہی کی ملائی بھی دودھ کی ملائی سے کم نہیں۔دودھ دہی والے کی دوکان پہ دہی جمائی ہوئی کنالیوں کے اوپر دہی کی پروفیشنل ملائی کیا خوبصورت منظر پیش کرتی ہے۔۔بچپن میں ایک بار ہماری گنہگار آنکھوں نے دیکھا تھا کہ ایک صاحب دوکان سے دہی خرید کر گھر لے جارہے تھے۔ لیکن راستے میں ہی اس پر موجود ملائی اتار کر ہڑپ کرگئے تھے۔یقینابے چارے گھر والوں کو انھوں نےبغیر ملائی کا دہی کھلایا ہو گا۔
سحری میں لوگ چائے کو پس پشت ڈال کر خود بخوددہی کی لسّی کے متوالے بن جاتے ہیں۔ افطاری میں کئی اقسام کی چاٹ بنتی ہے۔۔ جو یقینا دہی کی محتاج ہیں ،جن میں دہی ایک مین جزو کی حیثیت رکھتا ہےورنہ اس کے بغیر چنے سوکھے رہیں گے۔۔پاپڑی ناراض ہو جائے گی ۔اِملی اور ہری چٹنی کے پیرہن کو بہترین بیس نہیں ملے گی۔۔ اور چاٹ مصالحہ، سبز دھنیا کس پہ اپنا جلوہ بکھیرے گا۔ ۔؟چاٹ کے علاوہ یہ اب شیک میں بھی استعمال ہونے لگا ہے۔۔ پہلے صرف مینگو شیک ہی شہرتِ دوام پر تھا۔اب مینگو لسّی بننے لگی ہے۔ کئی اقسام کی پھلوں کی اسموتھی میں اس کا واضح رول ہے ۔ ڈاکٹر، حکیم کا بھی یہ پسندیدہ ہے۔پیٹ کے امراض میں اسبغول کے چھلکے کو دہی میں ملوا کر مریض کو کھلوانا حکماء کا پسندیدہ اور کامیاب نسخہ ہے۔ کیونکہ وہ اس بات پر متفق ہیں کہ دہی میں پائے جانے والا کیلشیم، پروٹین ، رائیوفلیون، وٹامن بی، فولک ایسڈ انسانی صحت کیلئے بہت ہی کارآمد ہے۔
ایک اندازے کے مطابق دودھ کی مقدار میں اگر دہی استعمال کیا جائے تو اس میں کیلشیم کی مقدار دودھ کی نسبت کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ اسی طرح یہ دودھ سے بیس فیصد زیادہ پروٹین کا حامل بھی ہوتا ہے۔ دہی بنتا تو دودھ سے ہی ہے اور دودھ میں پائے جانے والے کیلشیم کو ہضم کرنا آسان نہیں لیکن اگر دودھ کی بجائے دہی استعمال کیا جائے تو یہ کیلشیم بہت جلدی ہضم ہو جاتا ہے یعنی کہ الٹے بانس بریلی کو،پھر یہ لیسٹرول بھی کم کرتا ہے۔۔ ماہرین نے اپنی تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ دل کے دورے کی سب سے بڑی وجہ کولیسٹرول ہے جسے دہی کم کرتا ہے۔ اگر روزانہ دو پیالے دہی کھایا جائے تو حیران کن رفتار سے کولیسٹرول میں کمی دیکھنے میں آتی ہے۔ اس کے علاوہ انسانی جسم میں رواں دواں خون میں ہونے والے انفیکشن کے تدارک کیلئے بھی اس سے بہتر کوئی دوسری غذا نہیں۔ -اوردہی کو اینٹی بائیوٹیک کا ذخیرہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ یہ نہ صرف خطرناک بیکٹیریا کی ہلاکت کا موجب بنتا ہے بلکہ آنتوں میں پائے جانے والے انتہائی خطرناک بیکٹریا کو گردوں اورمثانے میں جانے سے قبل ہی ختم کر دیتا ہے۔ آنتوں کے زخموں کو مندمل کرنے میں دہی کا ثانی نہیں۔ مدافعتی نظام کو بہترکرنے میں اسکا کوئی ثانی نہیں۔۔کیونکہ انسانی جسم میں خون میں پائے جانے والے انفیکیشن کو کنٹرول کرکے اس کا تدارک کرتا ہے۔ یہ خطرناک بیکٹیریا کی ہلاکت کا سبب بنتا ہے۔جو لوگ تین ماہ تک روزانہ دو سے تین پیالے دہی استعمال کرتے ہیں، ان کا مدافعتی نظام بہت تیزی سے بہتر ہوتا ہے۔
عام لوگوں کو اندازہ نہیں کہ کھانے کو مزیدار اور چٹپٹا کرنے کے چکر میں نمک کا زیادہ استعمال کس قدر خطرناک اور مہلک ہوتا ہے۔ اس لاعلمی کی وجہ سے وہ ضرورت سے زیادہ نمک استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے لوگ اگر دہی کا استعمال کرتے ہیں تو دہی ان کے جسم میں پائے جانے والے سوڈیم کی شدت کم کر کے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں کرتا ہے۔ روزانہ دو سے تین پیالے دہی کھانے والے عموماً ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رہتے ہیں۔ کمزور نظام ہضم والے افراد کودودھ کی بجائے دہی استعمال کرنا چاہیے۔
موٹے مرد و خواتین کے لیے یہ پتے کی بات ہے کہ دہی وزن بھی کم کرتا ہے۔۔ایک امریکی تحقیق کے مطابق دہی استعمال کرنے والے افراد 22 فیصد وزن کم کرنے میں کامیاب رہتے ہیں جبکہ81 فیصد افراد اپنے بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے میں کامیاب رہتے ہیں، اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ دہی میں موجود کیلشیم پیٹ کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔دہی میں ایک لیکٹو بیکٹیریا پایا جاتا ہے ۔۔پھر یہ بڑی آنت کے کینسر سے بھی بچاتاہے۔ دہی میں چونکہ کیشیم کی ایک بھر پور مقدار موجود ہے سوبوڑھے لوگوں کیلئے بھی دہی صحت کی علامت ہے ،یہ ان کا معدہ اور نظام انہضام کو فعال اور بہتر رکھتا ہے۔
۔اور جب اتنے گنوں کی چیز ہو تو اسے اپنی بقاء کی بھی فکر نہیں رہتی۔۔ ان کا نام و کام جاوداں ہی رہتا ہے۔۔سو یہیں پر دہی نے اپنا مزید کمال کردکھایا۔۔لسّی کی صورت، اب لوگ دہی کو بے شک بھول جائیں لیکن لسّی کو کسی صورت نہیں بھولیں گے۔.


http://i57.tinypic.com/11hs012.jpg

لسّی، دہی سے بنایا جانے والا ایک روایتی پنجابی مشروب ہے۔ جو عام طور پر دہی میں پانی ملا کر مدھانی سے بلویا جاتا ہے ۔پھر اس میں سے مکھن علیحدہ کر لیا جاتا ہے۔ اور اس میں حسب منشا نمک اور مزید پانی ملایا جاتا ہے۔تو لیجئے گاڑھی گاڑھی لسّی تیار۔۔ کچھ لوگ اس میں چینی بھی ملاتے ہیں۔ لسّی پاکستان اور بھارت میں بالخصوص دونوں ملکوں کے دیہاتی علاقوں خصوصا پنجاب میں بہت مقبول ہے۔ سخت گرمی میں یہ ٹھنڈک، اطمینان اور نیند کا باعث ہے۔ زیادہ مقبولِ عام تو لسّی میں دہی، پانی اور نمک ہی شامل کیا جاتا ہےلیکن میٹھی لسّی اور ادھ رڑکا بھی پیاجاتا ہے۔ میٹھی لسّی میں دہی کے ساتھ دودھ اور چینی شامل کی جاتی ہے اور یہ عام لسّی سے زیادہ گاڑھی ہوتی ہے۔ عمومایہ عام طور پر ناشتے میں لی جاتی ہے حالانکہ اس میں نیند آور خصوصیات زیادہ ہوتی ہیں۔ پہلے وقتوں شہریوں کی صبح بیڈ ٹی کے بغیر نہیں ہوتی تھی اور گاؤں والوں کااَرلی مارننگ ناشتہ اس کے بغیر نہیں مکمل نہیں تھا۔ لیکن اب دونوں پارٹیوں نے کچھ ادلا بدلی کر لی ہے۔ لسی اب شہروں میں بھی پی جانے لگی ہے اور گاؤں والے چائے پینے لگے ہیں۔۔ اس کی افادیت کے سلسلے میں روزے میں بھی پیاس کی شدت سے گھبرانے والوں کو مختلف اقسام کی لسّی یاد آنے لگتی ہے۔ ۔ اس لیے سحری میں اسے ترجیح دی جانے لگی ہے۔
دلچسپ بات یہ کہ لسّی کو پہلے پہلوانوں کا مشروب خاص سمجھا جاتا تھا۔۔ویسے کہنے میں کوئی حرج تو نہیں۔۔لسّی کی بدنامی کرنے میں پہلوانوں نے کوئی کسر نہ چھوڑی تھی۔۔ پہلے تو لسّی کے لیے بڑے بڑے لمبے گلاس منتخب کیے گئے، کیونکہ آج بھی چھوٹے گلاسوں میں لسّی پینے کا تصور خال خال ہی ہے۔ پھر لسّی میں مکھن کی ڈلی اور کھوئے کے پیڑے ڈال کر اسے اتنا مقوی بنا دیا گیا کہ عام انسان کی پہنچ سے دور کر دیا گیا۔۔وہ تو بھلا ہو شائقین کا جنہوں نے اپنا مطلوبہ ڈرنک جلد ہی تیار کر لیا۔۔ بلکہ چاٹی سے نکلے ایک لسّی کے گلاس کا مقابلہ کسی بھی مشروب سے نہیں کیا جا سکتا۔۔ پاکستان میں لاہور، گوجرانوالہ،فیصل آباد اپنی روایتی لسّی کی وجہ سے بھی شہرت میں ہیں۔۔ ہمارے حساب سے تو قومی مشروب بھی گنے کے رس کی بجائے لسّی کو ہی ہونا چاہیئے تھا۔۔کیونکہ دہی تو تقریبا ہر گھر کے کسی فرج، کونے، ہانڈی، چاٹی یا دودھ دہی والے کی کنالیوںمیں مل ہی جائے گا۔۔ اور جھٹ پٹ لسّی کا گلاس تیار بھی ہو جائے گا۔ پَر گنے کا رس پینے کے لیے اول تو گھر سے باہر نکلنا محال ہو گا۔ پھرگنے کا رس نکالنے والی مشین کی تلاش میں طول و عرض میں نگاہیں دوڑانی پڑیں گی۔۔ دس بندوں سے اس کا جائے مقام پوچھنا ہو گا۔۔ اور گنے کی عدم دستیابی پہ یہ مشینیں غائب ہو جائیں گی۔۔ یوں گنے کے موسم کا انتظار کیا جائے گا۔۔ اور اگر آپ گھر سے نکل کر یہ جھنجھٹ نہیں کرنا چاہتے تو پھر بہتر ہے۔۔ جان مار کر گنے کا کھیت خود اگا لیں اور گھر بیٹھے گنے چوپ چوپ کر اس کارس نکال لیں اور قومی مشروب سے لطف اندوز ہوں۔۔
اب اتنے جھنجھٹ کے بعد تو یقینا کسی بھی محب وطن کا دل دہی اورلسّی کی طرف بخوبی مائل ہو ہی جائے گا۔۔

۔۔ کائنات بشیر۔۔

Kainat
13-07-2014, 10:18 PM
رمضان میں زیادہ کھا نے کا انجام،دبئی کے ہسپتال بھر گئے (http://pothwarlink.com/?p=11103)

http://pothwarlink.com/wp-content/uploads/2014/07/UAEdoctorsmarksurgeRamadanovereatingemergenciessto machproblemsiftarmeal-630x300.jpg


ابوظہبی ۔۔۔ متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹروں کے حوالے سے یو اے ای کے ایک اخبار دی نیشنل نے یہ رپورٹ شایع کی ہے کہ جب سے رمضان کا آغاز ہوا ہے پیٹ کی شکایات میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ہسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں معدے کے امراض کی شکایات کے ساتھ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو لایا جارہا ہے۔ یہ لوگ افطار کے دوران حد سے زیادہ کھالینے کی وجہ سے ان پریشانیوں میں مبتلا ہوئے تھےاور انہیں اس طرح کی تکلیف کے باعث روزہ توڑنا پڑگیا تھا۔ روزے کے اوقات کے دوران پانی کی کمی کی وجہ سے گردے کی تکلیف میں مبتلا کچھ لوگوں کوہسپتال میں لایا گیا۔مذکورہ اخبار کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں لائے جانے والے ایسے مریضوں کی تعداد میں دو گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ابوظہبی میں مفراق ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر بنیام تیسفا یوہانس نے دی نیشنل اخبار کو بتایا روزے میں کھانے پینے کے معمولات میں تبدیلی اور بے اعتدالی کی وجہ سے معدے میں شدید درد کی شکایات ہوجاتی ہیں۔یہ تکالیف بعض لوگوں میں کم تو بعض میں شدید ہوسکتی ہیں، اس لیے کہ افطار کے وقت اکثر لوگ بہت تیزی کے ساتھ کھاتے ہیں۔ کچھ لوگ کاربوہائیڈریٹس کی بہت زیادہ مقدار کھا لیتے ہیں۔ چنانچہ انہیں معدے میں شدید درد ہوجاتا ہے۔ڈاکٹر بنیام تیسفا یوہانس نے کہا کہ لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ وہ ہلکی پھلکی افطار نہیں کرسکتے۔ جبکہ کچھ لوگ سوپ یا جوس پر گزارہ کرلیتے ہیں، دیگر لوگ افطار کے وقت مکمل کھانا کھاتے ہیں۔ جولوگ بھرپور افطار کرتے ہیں، انہیں ایک یا دو گھنٹوں کے بعد معدے میں شدید درد ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس درد سے باآسانی بچا جاسکتا ہے، اگر جلدی جلدی اور بہت زیادہ کھانے سے گریز کیا جائے۔ایک اور طبّی ماہر جنہوں نے مذکورہ اخبار سے بات کی ، کا کہنا ہے کہ افطار کے وقت حد سے زیادہ کھالینے سے ہرسال مسائل پیدا ہوتے ہیں۔دبئی کے ایک ہسپتال میں ہنگامی نوعیت کی ادویات کے ایک ماہر ڈاکٹر مغدی محمد نے کہا زیادہ تر لوگ معدے کی شکایات کے ساتھ یہاں لائے جارہے ہیں۔ انہیں معدے کے ورم یا سوزش کی تکلیف ہے۔ ان میں سے بہت سے الٹیاں کر رہے تھے، بعض کو ڈائیریا ہوگیا تھا اور بعض کے معدے میں درد تھا۔انہوں نے کہا کہ کھانے کی زیادہ مقدار لینے میں جلدی نہ کریں۔ آہستہ آہستہ کھائیں، جتنا کہ آپ کھا سکتے ہیں۔ کوئی گرم مشروب لیں۔ ہم سحری کے لیے مشورہ دیتے ہیں کہ اس وقت ہلکی پھلکی غذا لی جائے۔ غذا کی صفائی کا بہت خیال رکھیں۔انٹرنیشنل ایس او ایس جو صحت کے عالمی مسائل کے حوالے سے ماہرین کا ایک ادارہ ہے، مشرق وسطیٰ میں اس ادارے کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلوان ابراہیم نے دی نیشنل کو بتایا کہ سادہ اصولوں کی پیروی کرکے صحت مند رہا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پییں، سمجھداری کے ساتھ کھائیں اور اپنے لیے مناسب آرام کو یقینی بنائیں۔ روزہ داروں کو آہستہ آہستہ اپنا معمول بنالینا چاہیٔے اور رات کے اوقات میں اپنے کھانے پینے کی عادتوں کو اعتدال میں رکھنا چاہیٔے۔ڈاکٹر سلوان ابراہیم نے کہا کہ غذا کی قلیل مقدار سے روزہ افطار کریں اور پھر اس کے ہضم ہونے کے لیے دس منٹ کا انتظار کریں، اس کے بعد مزید ایسی غذا لیں جو منرلز سے بھرپور ہو۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Hameedi
14-07-2014, 12:47 AM
ہم لوگ بھی بھرپور افتار نہ بھی کریں لیکن پیٹ بھر کر کھاتے تو ہیں ۔لیکن ایسے حالات سے بہت بہت ہی کم گزرتے ہیں ۔
ان عربیوں کے بارے مجھے کچھ علم نہیں ،معلوم نہیں یہ کھانا دیکھ کر اپنی اوقات کیوں بھول جاتے ہیں ۔ سادہ کھانا ان کو شاید ہضم نہیں ہوتا ۔مرغن اور زیادہ کھانے کا انجام تو کچھ ایسا ہی ہوتا ہے ۔
مجھے تو چند شوگر کے مریضوں کا علم ہے روزہ قضا نہیں کرتے ۔ اور ٹھیک بھی رہتے ہیں ۔

Kainat
14-07-2014, 05:01 PM
ایک پوسٹ

آج کی سحری

آہہہہہ کچھ بھی نہیں_______آنکھ ہی نہیں کھلی_____الارم بند کر کے دوبارہ سو گئی
اور اب بغیر کچھ کھائے پیے روزہ ہے
نیہا عرف پری


یعنی کہ وٹامن اور منرلز کی ایک عدد ٹیبلٹ سے بھی گئے آج تو۔۔۔
چلو خیر ہے بھئی۔۔ پریوں کو بھلا کھانے پینے کی کیا حاجت
آئی این خان

Kainat
14-07-2014, 08:56 PM
کوثر بیگ کا نایاب ٹوٹکہ
میرے بابا کے ایک چاچا حکیم ہوا کرتے تھے جن کے گھر میری بابا امی کرایہ سے گھر میں تھے انہوں نے کئی ایک گھریلوں علاج موقعہ بہ موقعہ امی کو بتایا کرتے تھے اور بابا اس کو ایک کتاب میں نوٹ کررکھے تھے ۔بس جو مجھ پر آزمائے گئے وہ مجھے بھی یاد رہ گئے ہیں ۔ ویسے صرف پیاس کے لئے میرے پاس اور ایک نسخہ ہے ۔بنا کچھ خریدے ۔۔وہ یہ کہ سورہ قریش پڑھکر پانچ پانی سے صاف کئے ہوئے کنکر پر پڑھکر دم کرئے اور بہت پیاس کے وقت منہ میں ڈال لیے (کھائے نہیں ہاہاہاتھوڑی دیر میں نکل دیجئے)ان شاءاللہ پیاس کا اثر ختم ہوگا یہ سفر اورصحرا میں بہت کام کا عمل ہے۔۔۔

Kainat
14-07-2014, 09:00 PM
کشتاج کی پیشکش


آلو بخارے کا شربت

آدھا کلو آلو بخارے دھو کر ایک لیٹر پانی میں بوائل کرنے کے لئے رکھ دیں۔
پھر جب وہ شیرا چھوڑ دیں۔۔۔ یعنی پانی آدھا لیٹر رہ جائے گا۔۔۔ تب اسے الگ نکال لیں یعنی اس شیرے کو۔۔۔ چھان کر الگ کرلیں آلو بخاروں سے۔۔۔ ان بچے ہوئے آلو بخاروں کی چٹنی بنائی جا سکتی ہے۔ خیر۔۔۔۔ اب وہ جو شیرا الگ کیا ہے اس میں اس کی دوگنی چینی ڈال دیں ۔۔۔ ویسے یہ سب اندازے سے ہوتا ہے یعنی چکھتے رہیں کہ کھٹاس مٹھاس برابر رہے۔۔۔ اور بس پھر ایک بوتل میں بھر کر رکھ لیا۔۔۔
جب دل چاہا کالا نمک حسبِ ذائقہ ڈالا پانی کے ساتھ ۔۔۔۔ بنا کرپی لیا۔۔
ہمارے یہاں تو پہلے روزے سے بنا کر رکھا ہوا ہے۔۔ روزانہ افطار سے پہلے جھٹ پٹ تیار ہو جاتا ہے۔

Kainat
14-07-2014, 09:09 PM
باتوں باتوں میں

کیا بات ہے عمران بھائی ؟ آج کل افطاری یا تو لکھ نہیں رہے ہیں یا آپ نے بھی کھانے میں احتیاط شروع کردی ہے ؟
کوثر بیگ

آپی جان! ابتدائی روزوں میں کافی تلی ہوئی چیزیں کھائیں تو ان سے پیاس زیادہ لگتی تھی۔۔ اس لئے تھوڑی سی احتیاط یہی کی ہے کہ جتنا ہو سکے تلی ہوئی چیزوں سے بچ سکوں۔۔۔ اسپیشلی پکوڑے۔۔۔ اگر بنی بھی ہوں تو ان کی بجائے وہی کھاتا ہوں جو مجھے سوٹ کرتا ہے۔۔۔۔ باقی روز روز صبح پراٹھا کھانے کو بھی دل نہیں چاہتا تو اس لئے بریڈ اور بن بھی کھا لئے جاتے ہیں۔۔
عمران بھائی

آپ اتنے کھانے کے شوقین لگتے ہیں اور یوں احتیاط کرتے اچھے نہیں لگتے ایک آدھ پکوڑا کھا لیے اورسحری میں ایک چٹکی پھٹکری پسی ہوئی حلق میں ڈال کر ایک گلاس پانی پی لیجئے اس سے تیل کے مضر اثرات اور پیاس دونوں کے لئے بہتر ہے آزما کر دیکھیے گا۔
کوثر بیگ

شکریہ آپی جان کہ آپ ایسا سوچتی ہیں۔۔
جی ہاں میں اچھے کھانوں کا حد سے زیادہ دلدادہ ہوں لیکن دوسروں کو کھلا کر زیادہ خوشی محسوس کرتا ہوں ۔۔ خود بس کم کم ہی کھاتا ہوں۔۔ دوسروں کو مدعو کر کے بےحد تسکین ملتی ہے۔۔اور آپ کا ٹوٹکا نوٹ کر لیا ہے۔۔ جب پھٹکری ملی تو آزماؤں گا۔۔۔
عمران بھائی

Kainat
14-07-2014, 09:12 PM
نور العین ساحرہ کی فیورٹ افطاری


میرے ہبی پسند کرنے کے باوجود کسی صورت افطاری میں گول گپے کھانے کو تیار نہیں ہوتے۔ مگر مجھے تو مکمل،ڈائٹ والا اور فیورٹ ڈنر لگتا ھے یہ۔
ساتھ میں اندر بھرنے کو چنے، آلو، پودینے، املی کی چٹنی بھی تو ہوتی ھے اور ساتھ میں بھرا ہوا گلاس کھٹے پانی کا۔ اففففففففف اتنا پیٹ بھر جاتا ھے کہ حد نہیں۔۔۔

Kainat
14-07-2014, 09:14 PM
کائنات کا شکوہ
ٹینگ,
ٹینگ ,
ٹینگ پائن ایپل ,
ٹینگ
کھجور ٹینگ
ٹینگ ان شاءاللہ
ایک گلاس ٹینگ,
ٹینگ لیمن
ٹینگ کے تین چار گلاس,
فروٹ چاٹ ساتھ میں ٹینگ

یا اللہ، یہ جرمنی میں کیوں نہیں ملتا ۔۔۔ ٹینگ، ٹینگ اور ٹینگ ۔۔۔

پر تیرا شکر ہے میرے مولا جو بھی ملتا ہے۔ دودھ سوڈا، سپرائیٹ دودھ، روح افزاء ود ملک، جام شیریں، میٹھی لسی، صندل کا شربت،بارہ پھلوں کا جوس، مینگو شیک، پائن ایپل جوس، اورنج جوس، پھلوں کی سموتھی ، ایپل جوس وغیرہ وغیرہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Kainat
14-07-2014, 09:44 PM
لبنی علی کی پیشکش

لیمن جنجر منٹ ڈرنک اگر بولے تو لیموں ادرک پودینے کا پانی

http://i641.photobucket.com/albums/uu140/mqali/Image0020.jpg
پودینے کے پتے ایک مٹھی ۔
پانی ایک لیٹر
لیموں اگر بڑے ہوں تو دو عدد اگر چھوٹے ہیں تو چار
چینی حسب ذائقہ
کالا نمک اگر کالا نمک پسند نا ہوں تو عام نمک دو تین بڑے چٹکی
ادرک آدھ انچ ٹکڑا
سب سے پہلے تھوڑے سے پانی میں پودینے اور ادرک کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں ۔ اس کے بعد اسکو چھان لیں اب اس میں لیمن جوس چینی اور نمک ملائیں اور خوب یخ ٹھنڈا پانی ۔۔۔ بس تیار پسند آئے تو دعائیں دیجئے۔۔۔

کوثر بیگ
15-07-2014, 12:21 PM
او ہو کائنات بہنا کیا کمال کے پوسٹز ڈهونڈ نکال رہی ہو

اللہ آپکو خوش رکهے. .

محمد فیصل
15-07-2014, 01:48 PM
https://scontent-a-fra.xx.fbcdn.net/hphotos-xpf1/t1.0-9/p526x296/10426904_307253232776335_5685860854926100767_n.jpg

Pardaisi
15-07-2014, 04:59 PM
https://scontent-b-sin.xx.fbcdn.net/hphotos-xpf1/v/t1.0-9/10482564_687351797986734_7633983318117838074_n.jpg ?oh=41b0d64807e4ef48be61d8a7838bddf2&oe=544DA54D


.
.

Hameedi
15-07-2014, 05:14 PM
https://scontent-a-fra.xx.fbcdn.net/hphotos-xpf1/t1.0-9/p526x296/10426904_307253232776335_5685860854926100767_n.jpg




اسی بہانہ ہو جائے بیچاری کی ٹھکائی ۔حالنکہ میکرونی والا اس کے باپ کا ملک بھی نہیں ۔

Kainat
17-07-2014, 04:06 PM
http://2.bp.blogspot.com/-ncwbPkCRsQ4/T_RmoKdXgBI/AAAAAAAABlw/Y4oxLbntwYw/s640/Ramadan+urdu+poetry.gif

Kainat
17-07-2014, 04:09 PM
روزہ کھولنے کے بعد روزہ دار کی پسند پکوڑے اور سموسے پہ آ ٹھہرتی ہے۔۔
http://pakistaniladies.com/wp-content/uploads/2014/06/aloo-kay-samosay-by-shireen-anwer-Urdu-english-by-Masala-TV-Masala-Mornings-Ramzan-Iftar-Recipe.jpg

محمد فیصل
17-07-2014, 04:17 PM
http://www.pak101.com/funnypictures/People/2014/7/12/FunnyCrazyWeirdPicPhotoPictureRestaurantOwnerLogic RamazanIftarDealsFoodBuffetPakorayFruitStomachFull TightSharpWisePeople_aozfp_Pak101(dot)com.jpg

Kainat
17-07-2014, 05:39 PM
دیس دیس کے کھانے
پاکستان سے جرمنی کی اور چلتے ہوئے جہاں اور بہت سی باتیں، چیزیں چھوٹ رہی تھیں۔۔ وہاں پاکستانی فوڈ بھی پیچھے چھٹ جانے کا افسو س ہو رہا تھا۔۔ جرمنی۔۔نئی زبان، نیا ملک، نئے لوگ، نیا کلچر ۔۔ آگے تھا۔ اور پیچھےوہ ریڈی میڈ پاکستانی کھانے ، جنہیں گھروں میں بنانے کا اتنا تصور نہیں تھا۔ حلوائی کی ڈیوٹی اسی کے پاس اچھی لگتی تھی اور وہ تلی مچھلی اور نان بھی کسی سپیشل شاپ کی سپیشل ورائیٹی لگتی۔۔۔ چمن والوں کی آئس کریم و فالودہ ۔۔ اور سموسےجب دل چاہتا تھا منگوا کر کھا لیے جاتے تھے۔۔ اور سچی بات ہے کہ شروع شروع میں اپنے کھانے کافی مِس بھی ہوئے۔۔اب کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ رہائش اگرانگلینڈ یا کینیڈا جیسے ملک میں رکھی ہوتی تو اردگرد رشتے داروں، اپنی کمیونٹی ، ایشیائی لوگوں کا توخوب ساتھ ہونا تھا۔۔ لیکن ایک چیز سے محروم رہ جانا تھا وہ موقع جو اللہ نے جرمنی میں سکونت پذیر ہونے کی صورت ہماری جھولی میں ڈال دیا تھا۔۔ایک بڑا نایاب فائدہ ۔۔ ملک ملک کے کھانوں سے آشنائی ۔۔ وہ کہتے ہیں نا کہ اللہ کے ہر کام میں مصلحت اور کوئی نہ کوئی بہتری ضرور ہوتی ہے۔۔ گو اس وقت اس بات کا اندازہ نہیں تھا۔۔ پتہ ہی نہ تھا کہ دنیا گلوبل ولیج کی طرح ہم پر وارد ہو گی۔۔ صرف انٹرنیٹ کے ذریعے ہی نہیں بلکہ وہ ہمارے لیے لائیو گلوبل ولیج بننے والی تھی۔۔ پاکستان میں رہتے تو زیاد ہ سے زیادہ ۔۔ دیس دیس کے کھانے ۔۔ کی کتاب لے کر پڑھ لیتے اور دل چاہتا تو کوئی ریسپی بنا لیتے۔۔ لیکن قسمت میں توکچھ اور ہی تھا کہ ہم نے دیس دیس کے کھانے سیکھنے بھی تھے اور پھر انھی ملکوں کے لوگوں سے انھی کے ہاتھوں سیکھنے تھے کہ رتی بھر بھی اِدھر اُدھر کی گنجائش باقی نہ رہتی۔۔ اور پھر انھی کے ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھ کر کھانے بھی تھے۔۔ یعنی رنگ چوکھا آنے والا تھا۔۔
اپنے اردگردترکی، عربی، لبنانی، ایرانی کمیونٹی ہونے کی صورت بڑا یونیک سا فائدہ ہوا کہ ان ملکوں کے لوگ ہمارے پاکستانی کھانوں سے متعارف ہوئے ۔۔ سموسے کھانے کی فرمائش ہم سے ۔۔وہ تین کونے والا ۔۔ کہہ کر کی جاتی۔ عربی کھانے کافی پھیکے پھیکے ہیں اس لیے ہمارےسپائسی کھانے بھی سِی سِی کر کےکھانے میں انھیں مزہ آنے لگا۔۔ ایشیائی مصالحوں کے نام جاننے کی خواہش ان میں بیدا ہوئی۔۔ پاکستانی مصالحے پھول پنکھڑی کو ہاتھ کی ہتھیلی پہ رکھ کر بغور دیکھتے اور اس کی خوبصورتی کے معترف ہوتے۔۔ اور اس شاپ کا ایڈریس ہم سے لیا جاتا۔ جہاں سے وہ مصالحے حاصل کیے جا سکیں۔۔ادھر ہمیں بھی بڑا فائدہ ہوا۔۔ ترکی، عربی، ایرانی لوگوں سے میل ملاقات، ان کا کلچر جاننے کا موقع ملا ان کی شادیاں ان کے فنکشز اٹینڈ کیے۔۔ ان کے رسم رواج سے آگاہی ہوئی ۔ ان کے کھانوں سے بخوبی متعارف ہونے لگے۔۔ اور لگے ہاتھوں چند ایک کھانے سیکھنے کا بھی موقع ملا۔۔
ویسے ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ ہمارے اردگرد جرمن تھے اس لیے ہم ان کے کھانوں سے استفادہ کرتے۔ لیکن سچی بات ہے۔۔ کھانا پکانے، بنانے کے معاملے میں جرمن عورت کافی پیچھے ہے۔۔ دوپہر شام جرمن ریسٹورنٹ، ہوٹل بھرے نظر آتے ہیں۔۔میکڈونلڈ، برگر گنگ، پزا ہٹ،سب وے ہمیشہ فل ہی نظر آتے ہیں۔ شروع شروع میں ہمیں جرمن لوگ لکی نظر آتے تھے کہ جنہیں نہ تو روز کا مینو بنانے کی فکر ہے۔ نہ آٹا گوندھنے کی نہ روٹیاں تھاپنے کی فکر ۔۔ یہاں ککنگ کے لیے گیس نایاب ہے اور الیکٹرک چولہے اوون ہی استعمال کے لیے ہوتے ہیں۔ اور بجلی کافی مہنگی۔۔ سو جرمن لوگ ہمیں بچتی بھی لگتے کہ جتنے کی بجلی گھر میں لگے گی اتنے میں باہر سے کھا پی کر فارغ اور بونس یہ کہ برتن دھونے کا جھنجھٹ بھی نہیں۔۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی کمی اور کام چوری ظاہر کرنے لگی۔۔ جب ہم نے باقی ملکوں کے لوگوں کو کھانوں پہ اتنی محنت کرتے دیکھا۔۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ایرانی، ترکی، عربی شاپس پر جتنے ان ملکوں کے لوگ خریداری کرتے نظر آتے ہیں اتنے ہی اب جرمن بھی نظر آنے لگے ہیں۔۔ میں ایک ایرانی شاپ پہ خریداری کے لیے جاتی ہوں تو وہاں جرمن لوگ ترکی اور ایرانی نان خریدتے ہیں اور عربی روٹیاں ۔۔ اور ساتھ تیار بینگن کی بھرتہ نما ڈش، چنے سے تیار کردہ فلافل، ترکی سلاد اورڈونا، شوارما وغیرہ خریدتے ہیں۔۔تو میں بے اختیار مسکرا دیتی ہوں کہ لگتا ہے اب یہ بھی اپنے جرمن کھانوں سے کچھ بیزار ہو رہے ہیں اس لیے انھیں بھی منہ کا ذائقہ بدلنا ہے۔۔
تو چلیے کچھ رنگا رنگ دیس دیس کے کھانوں سے استفادہ کریں۔۔ اور چند وہ ریسپیز جو مجھے سیکھنے کو ملیں۔۔
شروع شروع میں مجھے پاکستانی نان بڑے مِس ہوئے اور خاص طور پر تب جب مجھے ان کا متبادل یہ ترکی نان یہاں دستیاب ہوئے۔۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اب ہم شیرو شکر ہیں۔۔ اب صورحال یہ ہے کہ گھر میں ایک الیکٹرک تندور بھی ہے جس میں صحیح نان بنتے ہیں اور الیکٹر ک اوون میں بھی نان بنا لیے جاتے ہیں، ان کا رزلٹ بھی علیحدہ ہے ورنہ ترکی نان تو ریڈی میڈ موجود ہیں ہی ۔۔

http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/food%20hi%20food/maxresdefault_zps6942d0b2.jpg

Kainat
17-07-2014, 05:43 PM
ترکی نان کی بجائے ایرانی نان زیادہ اچھے لگے۔ یہ سائز میں بھی کافی لمبے ہیں اور نرم بھی۔۔
http://static.chefkoch-cdn.de/ck.de/rezepte/105/105888/360254-960x720-abgusht.jpg

Kainat
17-07-2014, 05:47 PM
کہتے ہیں ایران میں عورتوں کو گھر میں روٹیاں نہیں پکانا پڑتیں۔
بازار سے نانبائی کے ہاں سے لوگ روٹیاں خرید لیتے ہیں۔۔


http://alischirasi.blogsport.de/images/lawash2.jpg

Kainat
17-07-2014, 05:54 PM
ترکی نان گول شیپ میں بھی ہے۔ جسے ۔۔ڈونا ۔۔ بنانےکے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔۔
http://t2.ftcdn.net/jpg/00/56/29/33/400_F_56293377_jApI6GEHtJrWBfq7VUTw3F7x843bjwmI.jp g

http://static.chefkoch-cdn.de/ck.de/rezepte/169/169954/348748-960x720-fladenbrot-auf-tuerkische-art.jpg

Kainat
17-07-2014, 06:04 PM
یہ ہیں عربی روٹیاں ۔۔جنہیں ترکی اور ایرانی لوگ بھی خوب کھاتے ہیں۔
ایک ایرانی دوست کے ہاں ہم نے اس کی فرج ان روٹیوں سے آدھی سے بھی
زیادہ بھری دیکھی تو میری پاکستانی دوست مسکرا کر کہنے لگی لگتا ہے یہ پورے ایک ہفتے کا بندوبست ہے۔۔
http://t2.ftcdn.net/jpg/00/45/51/39/400_F_45513993_iBwqzgxCv8cqJRsTysmZnaTrvRl6al49.jp g

Kainat
17-07-2014, 06:09 PM
یہ بھی عربی روٹیوں کی ایک اور سائز میں ذرا بڑی قسم ہے، ویسے عربی روٹیاں کھانے میں کافی ہلکی پھلکی ہیں۔۔ کبھی کبھی ان کا بھی مزہ لے لیا جاتا ہے۔۔
http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/8/8d/Afghan_bread.jpg

Kainat
17-07-2014, 06:46 PM
http://graphics8.nytimes.com/images/2012/07/17/science/20recipehealth/20recipehealth-articleLarge.jpg
ترکی سلاد بھی بڑے مزے کی سلادہے۔۔
ایک ترکی دوست کی طرف گرمی کی سہ پہر ہم باربی کیو پہ انوائیٹڈ تھے اور۔۔
یہ سلاد اس دوست کے فادر نے کھانے کی میز پر بالکل ہمارے سامنے بیٹھ کر بنائی تھی۔۔
سو باتوں کے ساتھ ساتھ ریسپی پر بھی خوب نظر رکھی گئی۔۔ بس وہی عام سلاد کی ترکیب تھی۔۔
کھیرا، ٹماٹر، سلاد کے پتے، پیاز وغیرہ، ان سب کو ذرا موٹا موٹا چوکور کاٹا گیا۔۔ سفید پنیر شامل کیا گیا۔
پھر اوپر نمک، کالی مرچ دل لگا کر چھڑکی گئی۔لیکن سلاد کو منفرد اس طرح سے کیا گیا کہ
سلاد میں ڈھیر سارے زیتون ڈالے گئے اور اوپر کافی زیادہ زیتون کا آئل ڈالا گیا۔۔
جس سے سلاد کا مزہ بھی دگنا ہوا اور اس کی چمک اور خوشبو اشتہا انگیز ثابت ہوئی۔

Kainat
17-07-2014, 07:10 PM
دو مشہور عربی ڈشز۔۔اس ڈش کوحمس کہا جاتا ہے۔۔
http://www.babaganoush.com.mt/resources/beautiful_lebanese_dips_fsws.jpg
اور یہ ہے فلافل۔۔
http://finedininglovers.cdn.crosscast-system.com/BlogPost/l_1014_Falafel.jpg
http://www.khanapakana.com/recipe/articlefiles/3aa35cb6-744f-4f68-b5e6-9a965cd522a1-falafil-arabian-dish.jpg

Kainat
17-07-2014, 10:26 PM
http://www.therecipetown.com/wp-content/uploads/2013/07/imli-chutney.png
املی کی مزیدار پانی والی چٹنی

یقینا املی کی بہت سی اقسام کی چٹنی آپ نے کھائی ہو گی اور بنائی بھی ہو گی۔ املی کا پلپ نکال کر گاڑھی گاڑھی چٹنی۔۔
لیکن یہ چٹنی اس سے بالکل ہٹ کر علیحدہ اورمنفرد ہے ۔۔یہ املی کی لیکوئڈ چٹنی ہے جسے میں املی کی پانی والی چٹنی کہہ دیتی ہوں۔۔ یہ اتنی مزیدار ہے کہ اس کے بغیر میرا فیورٹ فوڈ۔۔فش اینڈ چپس۔۔ ادھوراہے۔ لہذا اسکے ساتھ یہ لازمی بنتی ہے۔۔ لہذا جس سے سیکھی اسکا بےحد شکریہ، کیونکہ اب یہ میری فورٹ لسٹ میں شامل ہے۔۔ترکیب کچھ یوں ہے،
املی کا پیکٹ تقریبا دو سو پچاس گرام کا ملتا ہے۔ سو اپنے حساب سے لے لیں۔۔ یہ کافی کھٹی ہوتی ہے اس لیے میں پیکٹ کا چوتھا حصہ لیتی ہوں۔۔ املی کے دانے کافی جڑے جڑے سے ہوتے ہیں۔ انھیں علیحدہ علیحدہ کر لیں۔ اب اس میں ڈیڑھ دو گلاس درمیانہ سائز کے پانی ڈال دیں۔ اب اس میں چوتھائی ٹی سپون پسی لال مرچ اور اتنا ہی نمک اندر شامل کر دیں۔( نمک، مرچ کی کمی بیشی بعد میں بھی دور کی جا سکتی ہے) اب اسے اسے دو تین گھنٹے ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔ پھر چولہے پر اسے پکائیں۔۔ دس پندرہ منٹ تک ۔۔ کہ پک پک کر املی بہت ملائم نرم سی ہو جائے۔۔اب چولہے سے اتار لیں اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔۔ جب یہ نیم گرم رہ جائے تو املی کی گٹھلیوں کو اچھی طرح مسلیں تا کہ ان کے ساتھ لگی املی اور اس کا سفوف بھی علیحدہ ہو جائے۔ اب اسے چھان لیں۔۔اور دوبارہ پھر اس ریسٹ گودے کو معمولی سے پانی میں شامل کر کے باقی ماندہ املی کو بھی نکال لیں۔ دو تین بار ایسا کرنا پڑے گا۔ پھر صرف املی کی گٹھلیاں رہ جائیں گی اسے پھینک دیں۔ اب آپ کے سامنے املی کا حاصل کردہ پانی ہو گا۔۔ اگر وہ گاڑھا لگے تو اس میں مزید نیم گرم پانی شامل کر لیں۔۔ اور اسی موقع پر اسکا نمک مرچ بھی چیک کر لیں کہ آپکو کتنا چٹپٹا اور تیکھا چاہیئے۔ کمی بیشی ہو تو مزید نمک، مرچ ڈال کر اپنے مطلوبہ ذائقے میں لے آئیں۔۔ املی کا پانی ایسا پتلا تیار ہونا چاہیئے۔ جیسے گول گپے کے ساتھ گرین پانی ہوتا ہے۔۔
ٹھہریئے ابھی ایک کام باقی ہے، اس کی فنشنگ ۔۔
ایک درمیانی پیاز لیں اسے عام سائز کی کاٹ لیں۔ گول رنگ نہیں نارمل سلائس کی صورت، اب اسے املی کے پانی میں ڈال دیں۔ جو املی کے پانی پہ تیرتے ہوئے فورااپنی رونق اور کھانے میں اپنا مزہ بڑھائے گی۔۔ فش اینڈ چپس، کے ساتھ اس چٹنی کا کمال اور لاجواب کمبی نیشن ہے۔۔

Kainat
17-07-2014, 10:33 PM
میں نے بہت سے ملکوں کے کھانے کھائے لیکن ماننا پڑے گا جتنا
ایرانی لوگ اپنے کھانے کو سجاتے ہیں کہ فورا دل پکار اٹھتا ہے واہ واہ۔۔
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/food%20hi%20food/adverimg-67004_zps1909152d.jpg

Kainat
17-07-2014, 10:37 PM
واہ واہ۔۔
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/food%20hi%20food/dsc_0029_zps78061360.jpg

Kainat
17-07-2014, 10:41 PM
واللہ، کیا بات ہے۔۔
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/159358746831641872086109543175243139207_zps9a71c67 2.jpg

Kainat
17-07-2014, 10:48 PM
کیا نفاست ہے ایرانی فوڈ کی۔۔
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/Unbenanntxx_zps77ab7775.jpg

Kainat
17-07-2014, 10:57 PM
ایک بار ہم سب فرینڈز نے رمضان میں باری باری افطاری کا اہتمام کیا۔ بازی پھر ایرانی دوست لے گئی۔
کھانے کی میز پر پکوان ہی پکوان اور اتنے بااہتمام کہ ہم سب شرمندہ ہو کر رہ گئے کہ روزے کی حالت میں اسے کتنا کام کرنا پڑا۔۔صرف روٹیاں ریڈی میڈ تھیں۔۔
http://oi36.tinypic.com/1538krp.jpg

Kainat
17-07-2014, 11:00 PM
ایرانی کھانے کسی۔۔کلا ۔۔سے کم نہیں۔۔
http://globerove.com/wp-content/uploads/2010/03/food-in-iran.jpg

Kainat
17-07-2014, 11:08 PM
اور ۔۔جب کَلا خوبصورت ہو تو اہتمام اچھا لگتا ہے
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/mmm_zpse636d579.jpg

Kainat
17-07-2014, 11:11 PM
http://www.urdumaza.com/images/cooking/405.gif

Kainat
17-07-2014, 11:13 PM
http://meriurdu.com/wp-content/uploads/2012/04/Irani-Aloo-Mix-Kebab.jpg

Kainat
17-07-2014, 11:22 PM
ایرانی بریانی
http://images.fxcuisine.com/blogimages/persian-cuisine/jeweled-rice/iranian-jeweled-rice-platter-1000.jpg

Kainat
17-07-2014, 11:57 PM
ایرانی لوگ اپنے کھانوں میں نٹس کا استعمال بے دریغ کرتے ہیں،
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/food%20hi%20food/IMG_0026_zpsac28495e.jpg

Kainat
18-07-2014, 12:01 AM
http://www.zubaidabeauty.com/wp-content/uploads/2013/04/iranian-cutlet-recipe-in-urdu.gif

Kainat
18-07-2014, 12:14 AM
کھانے کے علاوہ ایرانی لوگوں کے گھروں میں قالین بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔۔
http://ibsbed.com/images/fullveiw/image_70.jpg

Kainat
18-07-2014, 01:10 PM
http://img84.imageshack.us/img84/1015/nlycs9.jpg

Saima
20-07-2014, 01:13 AM
کہتے ہیں ایران میں عورتوں کو گھر میں روٹیاں نہیں پکانا پڑتیں۔
بازار سے نانبائی کے ہاں سے لوگ روٹیاں خرید لیتے ہیں۔۔


http://alischirasi.blogsport.de/images/lawash2.jpg




lucky people::)



http://meriurdu.com/wp-content/uploads/2012/04/Irani-Aloo-Mix-Kebab.jpg


One of the favorite Iranian Dish:)

عبداللہ
20-07-2014, 05:12 AM
خواتین و حضرات آپ بیشک طرح طرح مشروبات پی رہے ہیں
لیکن جو مزہ ستو پینے میں ساتھ اگر تخم ملنگ بھی ڈال لیا جائے اور اگر دونوں صندل کے شربت میں شامل کر لئے جائیں تو مزہ دوبالا کا سہہ بالا وغیرہ وغیرہ ہو جاتا ہے:cool:۔آزمانا لازم ہے:)۔

Saima
20-07-2014, 06:06 AM
خواتین و حضرات آپ بیشک طرح طرح مشروبات پی رہے ہیں
لیکن جو مزہ ستو پینے میں ساتھ اگر تخم ملنگ بھی ڈال لیا جائے اور اگر دونوں صندل کے شربت میں شامل کر لئے جائیں تو مزہ دوبالا کا سہہ بالا وغیرہ وغیرہ ہو جاتا ہے۔آزمانا لازم ہے:)۔


مزا دوبالا تو تب ہو جب ہم اس کو استعمال کریں -
::)
استعمال کرنے کے لئے خریدنا ضروری ہے -
8)




















اور خریدنے کے لئے اردو اور انگلش نام پتہ ہونا ضروری ہے
::)







تو اب زرا جلدی سے دونوں نام بتاؤ
:p

Sadia M.
20-07-2014, 08:22 AM
tukm e balanga tu phir bhi desi store main mainay yahan dekha hay but sandal ka sherbet aur specially satoo ka milna mushkil hay desi aur local stores per.

Saima
20-07-2014, 08:59 AM
tukm e balanga tu phir bhi desi store main mainay yahan dekha hay but sandal ka sherbet aur specially satoo ka milna mushkil hay desi aur local stores per.

ستو ملنا تو واقعی مشکل ہے لیکن صندل کا شربت کبھی کبھار مل جاتا ہے یہاں دیسی سٹور سے

Sadia M.
20-07-2014, 10:32 AM
acha yahan hamari teraf mainay sandal ka sherbet kabhi nahi dekha aur hamari teraf k desi stores mai desi stuff ki itni zyda variety bhi nahi hai jitni Toronto side per hai wahan per milta hoga

Kainat
20-07-2014, 12:23 PM
http://donpk.com/wp-content/uploads/2013/07/Ramadan-last-Ten-Days-Dua-prayers.jpg


http://donpk.com/wp-content/uploads/2013/07/Ramadan-third-Ashra-Dua.gif

Kainat
20-07-2014, 12:30 PM
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/food%20hi%20food/Unbena_zps8849ae57.jpg

اسامہ
20-07-2014, 04:37 PM
خواتین و حضرات آپ بیشک طرح طرح مشروبات پی رہے ہیں
لیکن جو مزہ ستو پینے میں ساتھ اگر تخم ملنگ بھی ڈال لیا جائے اور اگر دونوں صندل کے شربت میں شامل کر لئے جائیں تو مزہ دوبالا کا سہہ بالا وغیرہ وغیرہ ہو جاتا ہے:cool:۔آزمانا لازم ہے:)۔

اگر تخم ملنگاں کے ساتھ گوند کتیرا بھی شامل کر لیا جائے تو مزہ چہار بالا ہوجاوے ہے
ٹرائے اٹ عبدااللہ برادر ~۔

Amir Shahzad
20-07-2014, 04:55 PM
خواتین و حضرات آپ بیشک طرح طرح مشروبات پی رہے ہیں
لیکن جو مزہ ستو پینے میں ساتھ اگر تخم ملنگ بھی ڈال لیا جائے اور اگر دونوں صندل کے شربت میں شامل کر لئے جائیں تو مزہ دوبالا کا سہہ بالا وغیرہ وغیرہ ہو جاتا ہے:cool:۔آزمانا لازم ہے:)۔





اگر تخم ملنگاں کے ساتھ گوند کتیرا بھی شامل کر لیا جائے تو مزہ چہار بالا ہوجاوے ہے
ٹرائے اٹ عبدااللہ برادر ~۔

بڑا تجربہ اے بھئی دوناں دا شربت ویچن دا

;d;d

عبداللہ
20-07-2014, 09:18 PM
اگر تخم ملنگاں کے ساتھ گوند کتیرا بھی شامل کر لیا جائے تو مزہ چہار بالا ہوجاوے ہے
ٹرائے اٹ عبدااللہ برادر ~۔


یار ویسے مجھے گوند قطیرہ پسند نہیں لیکن پھر بھی ایک دفعہ ٹرائی ضرور کروں گا۔


بڑا تجربہ اے بھئی دوناں دا شربت ویچن دا

;


یار کوئی نہیں سانوں پتہ اے تیرے اندروں ساڑ اٹھ ریا تیرے لئی میں اک تصویر پوسٹ کر دیا گا;d;d۔

Amir Shahzad
20-07-2014, 09:25 PM
یار ویسے مجھے گوند قطیرہ پسند نہیں لیکن پھر بھی ایک دفعہ ٹرائی ضرور کروں گا۔




یار کوئی نہیں سانوں پتہ اے تیرے اندروں ساڑ اٹھ ریا تیرے لئی میں اک تصویر پوسٹ کر دیا گا;d;d۔

ہاہاہاہا;d
کوئی گل نئیں جتھے فورم دیاں مائیاں کھانے وکھا وکھا کے ظلم کر ریاں نیں
تسی کیوں پچھے روو جی
:p

عبداللہ
20-07-2014, 09:34 PM
ہاہاہاہا;d
کوئی گل نئیں جتھے فورم دیاں مائیاں کھانے وکھا وکھا کے ظلم کر ریاں نیں
تسی کیوں پچھے روو جی
:p


چل یار حوصلہ رکھ تینوں صرف تخم ملنگا ،ستو ،گوند قطیرہ صندل کا شربت سب کی الگ الگ تصویر :pدیکھا دیں، بس اتنا ہی کر سکتے ہیں۔ اب شکریہ کہنے کی ضرورت نہیں بلکل وی;);)۔

Saima
20-07-2014, 09:34 PM
acha yahan hamari teraf mainay sandal ka sherbet kabhi nahi dekha aur hamari teraf k desi stores mai desi stuff ki itni zyda variety bhi nahi hai jitni Toronto side per hai wahan per milta hoga

ہماری طرف بھی کوئی بڑے سٹور نہیں ہیں لیکن یہ شربت ٹائپ چیزیں بس رمضان اور گرمیوں میں مل جاتی ہیں-
یہاں بھی ایسے ہی ہے اگر آپ نیویارک یا ڈی سی جائیں تو اتنے دیسی سٹور ہیں اور اتنی ہی ورائٹی
بلکہ نیویارک کی جن سٹریٹس میں یہ سٹور ہیں وہاں جائیں تو لگتا ہے آپ کسی پاکستانی محلے میں آگئے ہیں

عبداللہ
20-07-2014, 09:41 PM
تو اب زرا جلدی سے دونوں نام بتاؤ
:p


یہ اردو ہے ہی تو نام بتائیں ہیں
انگریجی مینوں نہیں آؤندی جی۔

Amir Shahzad
20-07-2014, 10:09 PM
چل یار حوصلہ رکھ تینوں صرف تخم ملنگا ،ستو ،گوند قطیرہ صندل کا شربت سب کی الگ الگ تصویر دیکھا دیں، بس اتنا ہی کر سکتے ہیں۔ اب شکریہ کہنے کی ضرورت نہیں بلکل وی;);)۔

وہ کیا کہتے ہیں :(
شاباش بھئی تواڈی ہمدردی تے
:p;d

Saima
20-07-2014, 10:38 PM
یہ اردو ہے ہی تو نام بتائیں ہیں
انگریجی مینوں نہیں آؤندی جی۔



جی نہیں یہ اردو نام نہیں ہے پنجابی ہے
:p:p

Kainat
21-07-2014, 12:32 PM
http://alquranislam.com/uploaded/Dua%20for%20Shab-e-Qadr.jpg

محمد فیصل
21-07-2014, 12:45 PM
مزا دوبالا تو تب ہو جب ہم اس کو استعمال کریں -
::)
استعمال کرنے کے لئے خریدنا ضروری ہے -
8)




















اور خریدنے کے لئے اردو اور انگلش نام پتہ ہونا ضروری ہے
::)







تو اب زرا جلدی سے دونوں نام بتاؤ
:p



ستو کو انگریزی میں
Sattu
یا
Saweeq (Arabic Name)

اور تخم ملنگا کو
Basil Seeds
کہتے ہیں

Pardaisi
21-07-2014, 06:33 PM
https://scontent-b-mxp.xx.fbcdn.net/hphotos-xap1/t1.0-9/10521932_269778326556930_7300334660179990505_n.jpg







.

.

.

.

Saima
21-07-2014, 07:51 PM
ستو کو انگریزی میں
Sattu
یا
Saweeq (Arabic Name)

اور تخم ملنگا کو
Basil Seeds
کہتے ہیں



ہاہاہا
مجھے پتہ ہے فیصل بھائی
میں تو بس عبداللہ کا جنرل نالج چیک کر رہی تھی
;d
انگلش میں
Basil Seeds
اردو میں تخم ملنگا کو
تخمِ ریحان کہتے ہیں

Kainat
21-07-2014, 10:51 PM
عربی ہوں یا لبنانی، ترکی ہوں یا ایرانی ۔۔۔ یہ تمام لوگ گوشت بہت کھاتے ہیں۔ قیمہ کی صورت ہویا کباب،ڈونا کی فورم میں ہو یا سٹیک یا سیخ کباب۔۔۔ زیادہ مصالحے بھی نہیں۔۔
سپائسی بھی نہیں۔۔۔
بس میٹ ہو۔۔ اور میٹ ہو۔۔
میرے لیے اچنبھے کی بات یہ رہی کہ عموما مرد تو میٹ پسند کرتے ہی ہیں۔۔ لیکن میں نے ان ملکوں کی عورتوں کو بھی میٹ کھانے کا شائقین پایا۔۔ مرغی، مچھلی بھی ان کے کھانوں میں کم نظر آتی ہے۔۔
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/food%20hi%20food/1280px-Maqluba_zpsad0765be.jpg

Kainat
21-07-2014, 11:28 PM
جس طرح پاکستانی ، انڈین فوڈ ایک دوسرے کے کافی جانے پہچانے ہیں۔۔
اسی طرح ترکی، عربی، لبنانی، افغانی،ایرانی فوڈ ایک دوسرے سے قریب تر ہیں۔
ہمیں ان تک پہنچنے، جاننے میں کچھ مشکل ہوتی ہے کہ یہ ایرانی فوڈ ہے یا ترکی یا عربی۔۔؟ لیکن آپس میں انھیں پہچان کی کوئی پرابلم نہیں۔۔

http://en.aleppofood.com/recipe-images/Maklouba.jpg

Kainat
21-07-2014, 11:32 PM
جرمنی میں ترکی کی بنی لسّی آئرن موجود ہے ۔ ۔ کافی مزے کی گاڑھی گاڑھی نمکین لسّی۔۔
http://www.jaunted.com/files/6193/Ayran2.jpg

Kainat
22-07-2014, 10:46 PM
عربی سموسے
http://1.bp.blogspot.com/-cehFJBWxSg8/TfH8BvZzR1I/AAAAAAAAAHU/sBDRw2zMmrw/s400/Moroccan%2Bbeef%2Btriangles%2Brecipe.jpg

http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/food%20hi%20food/1280px-Fatayer_zps2b8d146a.jpg

Kainat
22-07-2014, 10:49 PM
http://www.urdu-recipes.com/wp-content/uploads/2014/03/Shireen-Anwer-Recipes-For-Ramadan-440x660.jpg
http://st.depositphotos.com/1022904/2059/i/950/depositphotos_20591591-Plate-of-sambusektraditiona-l-Arabic-food.jpg

Kainat
22-07-2014, 10:59 PM
عربی افطار ٹائم۔۔
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/food%20hi%20food/arabic-food_zpsf50738f7.jpg

Kainat
22-07-2014, 11:03 PM
عرابک خوشنما ڈش ۔۔
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/food%20hi%20food/6731_1_zps5c896051.jpg

Kainat
22-07-2014, 11:12 PM
مشہور عربی ڈش بکلاوہ۔۔
ایک ترکی دوست نے دعوت میں کھلائی۔
اسے بنتے بھی دیکھا، اس کی ہر پرت میں چینی، گھی کا شیرہ ڈالا جاتا ہے
اس لیے کافی میٹھی اور مرغن لگی۔۔ عربی لوگ اسے بہت پسند کرتے ہیں۔
http://www.hashems.com/images/home-slideshow/Birds-Nest.jpg?Action=thumbnail&Width=500&Height=390&algorithm=fill_proportional

Kainat
22-07-2014, 11:17 PM
عربی تھالی۔۔
http://blog.uniterre.com/uploads/f/fredherve/74476.JPG

Kainat
22-07-2014, 11:24 PM
مجھے بڑی خوشی محسوس ہوئی جب جرمنی میں پہلی بار
ایک دوست نے مجھے یہ عربی، ترکی، ایرانی مٹھائی گفٹ کی
اور اس مٹھائی کی صورت مجھے کراچی حلوہ ملا۔۔
http://www.taste.com.au/images/recipes/agt/2008/06/19820_l.jpg

Kainat
22-07-2014, 11:31 PM
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/food%20hi%20food/Sonth-ki-chatni-recipes-in-urdu-english-ramadan-ramzan-eid-special-Masala-tv-show-Masala-Morning-chef-Shireen-Anwar_zps7e670840.jpg

Kainat
22-07-2014, 11:47 PM
مشہور ِ زمانہ عربی۔۔ لخما جون
جسے عربی، ترکی، ایرانی سب اپنے اپنے انداز سے بناتے ہیں۔۔
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/food%20hi%20food/lahmacun_zpsf217781e.png

http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/food%20hi%20food/0987061_zpsc6eed5dd.jpg

http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/food%20hi%20food/lahmacun_zpsb94993c2.jpeg

Kainat
24-07-2014, 02:27 PM
http://theislamonline.com/wp-content/uploads/2014/07/what-one-should-make-dua-for-in-laylatul-qadr.jpg

Kainat
24-07-2014, 02:28 PM
http://rameenislam.com/wp-content/uploads/2014/07/26-ShabeQadr.gif

Kainat
24-07-2014, 02:31 PM
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/lailatul-qadr-nawafil-in-urdu_zpse29a45f8.jpg

Kainat
24-07-2014, 02:33 PM
http://www.zurmat.com/wp-content/uploads/2010/08/p42-3.jpg

Kainat
24-07-2014, 02:34 PM
http://photos.hamariweb.com/photos/Islamic-and-Religious-Shab-e-Qadr-2014-5986.jpg

Kainat
24-07-2014, 02:35 PM
http://photos.hamariweb.com/photos/Islamic-and-Religious-Shab-e-Qadr-Ki-Dua-in-Urdu-5989.jpg

Kainat
25-07-2014, 05:28 PM
لبنانی فوڈ
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/food%20hi%20food/lebanese-food-delivery_zps2f21ef00.jpg

Kainat
25-07-2014, 05:38 PM
لبنانی روٹیاں ۔۔
http://i684.photobucket.com/albums/vv208/kausar56/food%20hi%20food/2012-04-21191319_zps9315c005.jpg

Kainat
25-07-2014, 05:42 PM
لبنانی چکن پیٹا ود سلاد۔۔
http://greekkouzina.com/greek%20kouzina%20food%20picture%20081.jpg

Kainat
27-07-2014, 01:17 PM
http://img84.imageshack.us/img84/4016/16j486.jpg

Kainat
27-07-2014, 01:48 PM
http://i.imgur.com/FOtiJ.jpg

Kainat
27-07-2014, 01:51 PM
http://i61.tinypic.com/246kos5.jpg

Kainat
27-07-2014, 02:05 PM
ماہ رمضان آہستہ آہستہ اپنے اختتام کی جانب رواں ہے۔۔
جرمنی میں آج انتیسواں روزہ ہے، امکان ہے کہ عید بروز پیرکل کی ہو جائے ۔۔
ترکی فوڈ، ترکی کھانوں کے تذکرے کے بغیر ۔۔دیس دیس کے کھانے۔۔ کا ذکر ادھورا رہے گا۔ جرمنی میں جرمن لوگوں کے بعد سب سے زیادہ تعداد ترکی لوگوں کی ہے۔۔ ان کی بہت سی شاپس ملیں گی۔۔ مٹھائیاں ملیں گی، ان لوگوں کا کلچر دیکھنے کو ملے گا۔ ان کے کلچر میں روایتی لوگ بھی نظرآئیں گے اور ماڈرن بھی۔۔سادہ بھی اور فیشن زدہ بھی۔۔ اور یہ بہادر بھی ہیں۔ اگر جرمنوں نے کہیں اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کی تو یہ چپ نہیں سادھیں گے۔۔ اگر چار کھائیں گے تو آگے سے ضرور دو تین جرمنوں کو بھی لگائیں گے اور ان کو بھی مصیبت میں ڈالیں گے۔۔ بس یہی سمجھ لیں کہ جرمنوں کے ساتھ نپٹنے کی صلاحیت یہی لوگ رکھتے ہیں۔۔( بھئی، آخر تعداد بھی ان کی زیادہ ہے ،نا)

Kainat
27-07-2014, 02:31 PM
۔ جرمنی میں وارد ہونے کے بعد بہت سے کھانوں کو ہم ترکی ملک کے کھانوں سے وابستہ کرتے رہے۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہ عربی ڈش ہے یا ایرانی یا لبنانی۔۔جیسے لحما جون۔۔

http://www.duadurum.com/urunler/7864.jpg

لحما جون بڑا پسند آیا۔۔
یہ ترکی، ایرانی، عربی شاپس پہ دستیاب ہے ۔۔ ہماری حیرت کی انتہا نہ رہی جب ایک جرمن سٹور پہ بھی اسے پایا۔جس پر بڑے بڑے حروف میں لکھا تھا۔۔ حلال۔۔
آسان ریسپی ہے اس لیے کچھ لوگ اسے گھر میں بھی بنا لیتے ہیں۔۔ورنہ ترکی پزریا، امبس وغیرہ پہ بآسانی فریش، گرم دستیاب ہے۔ پھر وہ اس کے اوپر سلاد اور ایک خاص وائٹ کریم کی فلنگ کر کے بھی دیتے ہیں۔۔ اسے ایرانی بھی بناتے ہیں، لبنانی اور عربی بھی، لیکن ہم نے جو شروع میں سمجھا وہی سمجھتے ہیں یعنی ترکی لحما جون ۔۔۔ ہر جگہ کا لحماجون دوسرے سے مختلف ہے کہیں بنانے میں کہیں اس کی فلنگ میں۔۔

http://i62.tinypic.com/2dlrg61.jpg

Kainat
27-07-2014, 02:34 PM
ترکی ناشتے کی ٹیبل۔۔
http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/6/66/Vankahvalti.jpg/1280px-Vankahvalti.jpg

Kainat
27-07-2014, 02:38 PM
ترکی، پاکستانی بھائی بھائی۔۔ واہ، واہ کیا کہنے ،ترکی گاڑھی گاڑھی نمکین لسّی آئرن۔۔
http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/8/8e/Fresh_ayran.jpg

Kainat
27-07-2014, 02:48 PM
مشہورِزمانہ، ڈونر کباب ۔۔
جیسے ترکی، عربی، ایرانی، لبنانی سب اپنے اپنے طریقے سے بناتے ہیں،
مٹن میں بھی اور چکن میں بھی،
اسے جرمن لوگ بھی بڑے شوق سے کھاتے ہیں اور سپائسی کہہ کر بنواتے ہیں
http://celantino.de/doner.jpg

http://www.doenerfreund.de/files/787.jpg

http://i59.tinypic.com/29qkr6b.jpg

Kainat
27-07-2014, 02:58 PM
ترکی مٹھائی کی ایک جھلک۔۔
http://st.depositphotos.com/1005247/284/i/950/depositphotos_2842873-Traditional-turkish-delight-sweets.jpg

Kainat
27-07-2014, 02:59 PM
مِلا اس کی صورت کراچی حلوہ۔۔
http://4.bp.blogspot.com/-jnBA1sdh0ws/TfVUFLoGJlI/AAAAAAAACHA/NyPuYs4ZO8c/s1600/DSC_0103b.jpg

Kainat
27-07-2014, 03:04 PM
ان کی مٹھائیوں کی پیکنگ اکثر خوبصورت ہوتی ہے لیکن۔۔
http://www.hacizade.com/UserFiles/Image/mainpro%281%29.jpg

http://i61.tinypic.com/2woj6ue.jpg

Amir Shahzad
27-07-2014, 03:05 PM
کائنات سسٹر جو بھی ہے یہ کھانے دیکھنے میں خوبصورت ہیں بس
کھانے میں نہیں

جو اپنے پاکستانی کھانے ہیں نا ان کی بات ہی الگ ہے

Kainat
27-07-2014, 03:07 PM
ورنہ، ورنہ۔۔
http://cennetharemilokum.com/images/lokum.jpg

Kainat
27-07-2014, 03:52 PM
ورنہ۔۔ شاپس پر ان کی کھانے کی چیزیں عرب ممالک کی طرح ڈھیریوں کی صورت پڑی ملتی ہیں
لیکن ہم لوگ اسے پیکنگ کی صورت لینا زیادہ مناسب سمجھتے ہیں کم از کم ان پہ تاریخ وغیرہ کا توپتہ چلتا ہے
http://robertwstephens.com/wp-content/uploads/2012/06/Turkish-Delight-web-large.jpg

Kainat
27-07-2014, 03:54 PM
کائنات سسٹر جو بھی ہے یہ کھانے دیکھنے میں خوبصورت ہیں بس
کھانے میں نہیں

جو اپنے پاکستانی کھانے ہیں نا ان کی بات ہی الگ ہے
بجا فرمایا عامر بھائی، بحیثیت پاکستانی ہمیں اپنے کھانوں اور ذائقے سے بڑھ کر اور کوئی کوزین نہیں ہو سکتے۔۔ کویت میں یقینا آپکو پاکستانی کھانے،ریسٹورنٹ آسانی سے دستیاب ہوں گے۔ اس لیے بآسانی کمپیئر کیا جا سکتا ہے۔ لیکن جرمنی میں ایسی سہولیات بہت کم ہونے کی صورت مجبوری میں کمپرومائز کرنا پڑتا ہے اور ان کھانوں میں اپنا ٹیسٹ ڈھونڈنا پڑتا ہے۔۔۔
ویسے مزے کی بات یہ ہے کہ اب پاکستان جاؤں تو کئی بار یہاں کے کھانے وہاں بھی مِس ہوتے ہیں۔۔

Kainat
27-07-2014, 04:02 PM
حمیدی بھائی کا کہنا ہے کہ۔۔
چینی کا جب پاکستان میں مصنوعی قحط پڑا تھا تو چائے میں چینی ڈالنا بند کر دیا تھا ۔
اب تو عادت ہو گئی ہے بغیر چینی کے چائے اور ساتھ ایک بسکٹ میٹھا اور ایک نمکین ضرور لیتا ہوں ۔تاکہ چینی کی مٹھاس کا زبان ذائقہ ہی نہ بھول جائے ۔۔

آج کی افطاری فش اور چپس ہوگی ، پیپسی آدھا گلاس ، سلاد ، فروٹ اور چائے ۔
سحری کے لئےچکن کڑاھی ، سادہ روٹی ، سلاد،لسّی ،چائے اور حسب عادت دو بسکٹ ہوگی ۔

Kainat
27-07-2014, 04:04 PM
لبنی علی کا افطاری ٹوٹکہ۔۔
آج سموسے کے پکوڑے بنائے گئے ،۔۔۔۔ ہی ہی ہی ۔۔۔ جو سموسے فریز سے نکاتے ہوئے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے تھے ان کو کارن فلور اور میدے کے بیٹر میں کوٹ کرکے فرائی کر لیئے گئے تو بن گئے سموسے کے پکوڑے ۔۔۔

Kainat
27-07-2014, 04:07 PM
سحری اور افطاری میں احتیاط کی ضرورت۔۔ سبق سیکھئے عامر جہاں بھائی سے۔۔
سحری میں دہی، قیمہ مٹر، تندور کی روٹی اور ساتھ میں اپنا خون
قیمہ کھاتے ہوئے زبان داڑھ تلے آ گئی تھی۔ ابھی تک درد ہو رہا ہے زبان میں
:(

Kainat
27-07-2014, 04:09 PM
دیا عامر شہزاد نے مشورہ عامر جہاں کو۔۔
چچ چچ چچ
تو انسانوں کی طرح کھانا تھا نا
ڈڈو ;d

Kainat
27-07-2014, 04:17 PM
رمضان ماہ رواں کا ہو یا پچھلے سال کا یا اس سے بھی پچھلے سالوں کا
عمران بھائی کا سحری و افطاری مینو ہمیشہ متاثر کرتا ہے

آج کی سحری

ایک پراٹھا رات کے سالن آلو کوفتہ کے ساتھ
دو گلاس مینگو لسی۔۔ اور ایک سادہ پانی۔


آج کی افطاری ان شاء اللہ

کریمی مکس فروٹ چاٹ
مونگ ثابت اور سادہ چاول
اورنج اور پائن ایپل جوس

بہت زیادہ پانی پی لینے کی وجہ سے کھایا تو بہت کم جاتا ہے۔۔ لیکن یہ ہے کہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ابھی تک کے تمام روزوں میں بارہ سے پندرہ گلاس افطاری سے سحری تک ضرور لیتا ہوں

Kainat
27-07-2014, 04:19 PM
بہترین مینو،اچھے کھانے کے پیچھے عمران بھائی کے زریں خیالات۔۔


میری ناچیز رائے تو یہ ہے کہ جو خوش خوراک ہے۔۔ خوش ذوق ہے۔۔
وہ خود بھی بہت اچھے کھانے بنا لیتا ہے۔۔ ذائقہ تو کسی کے ہاتھ کی میراث نہیں۔۔ اور ویسے بھی دنیا کے فائیو اسٹار ہوٹلز میں مرد حضرات ہی شیف ہوتے ہیں۔۔ ٹی وی پروگرامز میں بھی دیکھیں تو مرد شیف حضرات کے کھانوں کی فنشنگ، گارنشنگ اور پریزنٹیشن زبردست ہوتی ہے۔۔

Kainat
27-07-2014, 04:23 PM
رفعت کا گھر کا شیف ۔۔
سحری میں تھا انڈا پراٹھا فار بچہ پارٹی اور میں نے روٹی دہی کے ساتھ

افطار میں صینیہ المکرونہ باللحم المفروم والبن بالسبانخ

ہی ہی ہی تصویر اپ لوڈ نہیں ہوئی

چکن مٹر سموسہ
اور چکن کا سالن انہوں نے بنایا

اور ہاں آج انہوں نے اپنی مرضی سے نہیں بنایا آج میں نے کہہ کر بنوایا۔۔

Kainat
27-07-2014, 04:28 PM
نظر نہ لگ جائے۔۔سو لبنی علی کا کہنا ہے

آج کی افطار میں میرے ہاں بنے تھے،
کالے چنے شوربے والے۔۔۔
پف پسٹری آلو کی فلنگ کے ساتھ۔۔
چکن نوڈلز سوپ۔
کریم کرامل اور چکن برگر ۔۔
فروٹ سلاد ۔
تربوز
اور کوئی سا بھی شربت تو ہوتا ہی ہے روز۔
ویسے چیزیں زیادہ لگ رہی ہونگی لیکن تھوڑا تھوڑا ہی سب بنایا تھا ۔۔

Kainat
27-07-2014, 04:30 PM
اللہ اللہ تے خیر صلا۔۔
آج افطاری میں کچھ نیا نہیں بنایا ۔کل والے سموسوں کی فلنگ سے ہی نئے والے بنائے ۔کل جو میکرونہ بچ گئی تھی اس کی سلاد بنا لی اور کل کا ہی سالن اس میں شلجم ڈال کر ساتھ وائٹ چاول بنا لیے اللہ اللہ تے خیر صلا
رفعت

Kainat
27-07-2014, 04:34 PM
رفعت کی نایاب ٹپس ایک ون اردو بہن کو۔۔


ماریہ آپ دو لوگ ہو اور ہر ٹائم نیا سالن بنتا ہے تو چکن کو چار حصوں میں کر لیا کرو

دال بنا رہی ہو تو آدھا کپ بناو

کوئی بھی سبزی بنا رہی ہو تو ایک پاو بہت ہے۔۔


اس پر ایک کنوارے نے کہا۔۔
میرے خیال میں میرے لیے بھی یہ ٹپس فائدہ مند رہیں گی۔۔
عامر جہاں


اس پر حمیدی بھائی نے دیا مشورہ
آپ بھی کچن میں گھسنے کا سوچ رہے ہیں ۔ہم سے عبرت پکڑو بھائی ۔
ہمیں تو پندرہ سال اکیلا رہنا پڑا آپ کو کونسی مجبوری لاحق ہے ۔ کچن کی ملکہ سے تاج مت چھینو ۔ فائدے میں رہو گے ۔مفت مشورہ دے رہے ہیں ۔
زیڈ ایم کا لیبل ضرور لگوانا ہے ۔

Kainat
27-07-2014, 04:39 PM
عامر جہاں کو سمجھ آ گئی پر ذرا دیر سے۔۔



ہاہاہاہاہا حمیدی بھائی۔ اس میں مضائقہ ہی کیا ہے؟ میں نے کون سا روز روز پکانا ہے کھانا
اور زیڈ ایم کی پہلے 10 سیکنڈ تک سمجھ نہیں آئی۔ اور پھر جیسے ہی پتا چلا تو اففف ہنس ہنس کے برا حال ہو گیا اور ساتھ میں کھانسی کا دورہ۔۔

Kainat
27-07-2014, 04:42 PM
رمضان میں ڈانٹ۔۔
میں دو دن سے ایک گلاس پانی اور آدھی کپ چائے پر گزارا کررہی تھی تو آج مجھے کھانی پڑی میاں کی ڈانٹ، آدھے نیمرش انڈے کے ساتھ پاو خبز اور قورمہ تھوڑے سے چاول ، چائےآدھی کپ، پانی ایک گلاس۔۔
کوثر بیگ

Kainat
27-07-2014, 04:45 PM
ماریہ احمد کا سوال کوثر بیگ سے
یہ نیمرش انڈا کیا ہوتا ہے۔۔؟

کوثر بیگ کا جواب

تھوڑے سے تیل میں کچا پکا تلاہوا جس پر صرف نمک کالی مرچ ڈالی جاتی ہے ۔ کچا حصہ نکل کر کھانے کی وجہ سے آدھا لکھا میں نے۔۔۔۔ ہاہاہاہا

Amir Shahzad
27-07-2014, 04:47 PM
بجا فرمایا عامر بھائی، بحیثیت پاکستانی ہمیں اپنے کھانوں اور ذائقے سے بڑھ کر اور کوئی کوزین نہیں ہو سکتے۔۔ کویت میں یقینا آپکو پاکستانی کھانے،ریسٹورنٹ آسانی سے دستیاب ہوں گے۔ اس لیے بآسانی کمپیئر کیا جا سکتا ہے۔ لیکن جرمنی میں ایسی سہولیات بہت کم ہونے کی صورت مجبوری میں کمپرومائز کرنا پڑتا ہے اور ان کھانوں میں اپنا ٹیسٹ ڈھونڈنا پڑتا ہے۔۔۔
ویسے مزے کی بات یہ ہے کہ اب پاکستان جاؤں تو کئی بار یہاں کے کھانے وہاں بھی مِس ہوتے ہیں۔۔

ہاں ادھر تو پاکستانی ریسٹورنٹ وافر ہیں
اور موڈ جب بھی ہو تو جس جگہ کی جو سپیشیلٹی ہے اس حساب سے ادھر جا کے کھا آتے ہیں

ویسے میں ہوٹل کے کھانے سے بہت جان بچاتا ہوں
لیکن اب تو مجبوری ہے تو کھانا پڑتا ہے

باقی آپ بھی ٹھیک کہہ رہی ہیں
ادھر بھی کچھ عربی فطائر ٹائپ بہت سی ڈشز ہیں جب لائیٹ کھانے کا موڈ ہو تو پھر وہ اچھے لگتے ہیں کھانے میں

Kainat
27-07-2014, 04:50 PM
امباڑے کی بھاجی
http://i293.photobucket.com/albums/mm56/kauserbaig/e293e88e-47c9-485b-8a01-cb5229f06b5c_zpsd188004d.jpg

افطاری میں تھا فروٹ چاٹ ، تربوز، مرچیاں آلو کے پکوڑے اور شربت میں تھا آب شورہ ۔
آپ خود دیکھیے ۔ کھانے اور سحری میں امباڑے کی بھاجی ،آلو کا سالن ،چاول روٹی ،پیبسی ۔۔۔۔۔
افطار کھانے کے بعد کھانے کو جگہ نہ تھے اس لئے میں نے صرف پیپسی لی ۔۔۔اب یہ ہی سب سحر میں بھی کھائنگے

Kainat
27-07-2014, 04:53 PM
عمران بھائی چھا گئے ہیں آپ۔۔

آج کی سحری

ایک مکھن لگی روٹی
وائٹ چکن کے ساتھ
چار گلاس سادہ پانی

چائے وائے یا کافی کو گرمی کی وجہ سے ہاتھ بھی نہیں لگا پا رہا۔۔

کل افطاری میں کچھ مہمان مدعو تھے تو اہتمام رہا

فروٹ چاٹ، چکن سموسے، ریشمی کباب، چکن نگٹس
نرگسی پلاؤ،چکن کوفتہ کری، مرغ مسلم، وائٹ چکن کڑاہی۔ روغنی نان
میٹھے میں مینگو اور چاکلیٹ آئس کریم

دودھ سوڈا، وائٹ کولڈ ڈرنکس اور پائن ایپل جوس
الحمدللہ

آج کی افطاری ان شاء اللہ

چکن پوپس ود چلی گارلک سوس
ویجیٹیبل رائس اور شامی کباب
اور کھیر کو من ہے تو میٹھے میں وہی بنانے کا کہہ آیا تھا۔

پکوڑوں کے بغیر افطاری کم ہی ہوتی ہے لیکن آج نواں روزہ ہے میں نے بیسن سے بنے یا کسی بھی قسم کے پکوڑوں کو ہاتھ نہیں لگایا حالانکہ چاٹ مصالحہ بھرے ہری مرچ کے پکوڑے تو میری ہٹ لسٹ میں رہے ہیں۔۔ چلیں خیر دیکھیں گے ۔۔ ذرا موسم اچھا ہوا۔۔ خوب بارش ہوئی تو وہ بھی بنوائیں گے ان شاء اللہ۔۔
فی الحال تو تمام قسم کے پکوڑے۔۔۔ نو وے

Kainat
27-07-2014, 04:57 PM
حمیدی بھائی کا کہنا ہے کہ ۔۔۔
میں تو لسی افطاری اور سحری دونوں وقت ایک ایک گلاس ضرور پیتا ہوں ۔ اس میں اضافہ یہ کیا جاتا ہے کہ پسی ہوئی کالی مرچ اور نمک ڈالتا ہوں ۔ یہ کھانے کے ساتھ پانی کی جگہ پی جاتی ہے اور آخر میں ایک کپ دودھ پتی بھی لازمی ہے ۔ پراٹھے آپ لوگ کھائیں مجھے تو پسند نہیں ۔ سادہ روٹی سالن کے ساتھ بڑا مزا دیتی ہے ۔

Kainat
27-07-2014, 05:05 PM
لیموں پانی ہمیشہ مفید رہے گاعید کے کھانوں کے بعد بھی۔۔
https://fbcdn-sphotos-f-a.akamaihd.net/hphotos-ak-xap1/v/t1.0-9/10251987_780667151958244_669489901318872722_n.jpg? oh=06aedbdd9f535cc92c04b03d2cdcfab0&oe=54547F77&__gda__=1413773118_a036bf4cd6c2fa8b34d320c798404ee 3

Kainat
27-07-2014, 05:07 PM
وزن کم کرنے کے لیے۔۔
کشتہ تو نہیں البتہ عرقیات اور سفوف یا ان سفوف کے کیپسول بنا کر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ تین چ والی چیزوں سے پرہیز کریں۔
چاول
چینی
چکنائی
اس پرہیز کی وجہ سے بھی وزن پر قابو پایا جا سکتا ہے۔۔۔
عامر جہاں

Kainat
27-07-2014, 05:11 PM
ایک سوال۔۔
حکیم عامر جہاں بھائی، میرے لیے بھی کوئی نسخہ تجویز کریں،آج کل دوپہر کے بعد غنودگی بہت ہوتی ہے دل چاہتا ہے کام وام چھوڑوں اور کہیں کسی درخت کی ٹھنڈی چھاؤں تلے ( گھر اور آفس میں اس لیے نہیں کہ دونوں جگہ دو مختلف باس کام کام کام،دن رات کریں ہم کام کے متن پر حرف با حرف عمل کرواتے ہیں) جا کر سو جاؤں۔

جواب
دوپہر کو غنودگی کا علاج قیلولہ ہے۔ اور اپنے دونوں باسز کو کہیں کہ ہتھ ہولا رکھیں آپ پر
عامر جہاں

رفعت کا جواب

آپ ایک درخت اگا لیں اور جہاں جہاں جائیں ساتھ لے کر جائیں جب دل کیا اس کے نیچے سو گئے۔۔


اس پر سوال کنندہ کا جواب
اس کا ساتھ وہ گانا بھی گاتے رہو"تو جہاں جہاں چلے گا،میرا سایہ ساتھ ہو گا"
ویسے آئیڈیا اچھا ہے۔۔۔