PDA

View Full Version : پاکستان میں 30 جون کو پہلا روزہ ہو گا۔



Pardaisi
28-06-2014, 09:36 PM
کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لٰہذا ملک بھر میں یکم رمضان 30 جون بروز پیرکو ہوگا۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنےو الے علمائے کرام سمیت ڈی جی محکمہ موسمیات عارف محمود،چیف میٹرو لوجسٹ توصیف عالم اور جنرل مینیجر اسپارکو نے بھی شرکت کی،اجلاس میں کراچی سمیت ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی گئیں جس سے مفتی منیب الرحمان اور دیگر علمائے کرام کو آگاہ کیا گیا۔


کراچی کے علاوہ لاہور،پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں بھی چاند دیکھنے کے لئے زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی گئیں تاہم ملک بھر سے چاند نظر نہ آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب اعلان کیا گیا کہ ملک بھر میں یکم رمضان 30 جون بروز پیر کو ہوگا۔جب کہ بنوں میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز نے کل بروز اتوار روزہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


دوسری جانب بھارت اور بنگلا دیش میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان ممالک میں بھی یکم رمضان 30 جون بروز پیر کو ہوگا۔





.

Aamir Jahan
29-06-2014, 01:53 AM
كل عام وانتم والأسرة الكريمة بخير صحة وعافية بمناسبة شهر رمضان المبارك.
أسأل الله أن يتقبل منا ومنكم صالح الأعمال.
عامر

Aleesha
29-06-2014, 03:34 AM
Meri taraf say sab members ko Ramadan Mubarak ho Allah sab ki mushkilaat door kar day iss babarkat maheenay main .

W.Asif
29-06-2014, 08:11 AM
RAMADAN MUBARAK to all one urdu members

Hina Rizwan
29-06-2014, 12:10 PM
میری طرف سے بھی تمام ممبرز کو رمضان کی بہت بہت مبارک باد
اللہ پاک ہمیں اس مہینے زیادہ سے زیادہ عبادت کی توفیق دیں اور ہماری تمام عبادات کو قبول فرمائیں آمین

Armaans
29-06-2014, 12:24 PM
رمضان ہے امان
رمضان السلام
خالق کائنات اس ماہ مقدس کے صدقے
ون ارودو کے تمام ممبران اور ان کے اہل خانہ اور
تمام امت مسلمہ کو
کامل صحت، رزق میں برکتیں، گھر میں رحمتیں
نازل فرمائے اور زیادہ سے زیادہ
اس ماہ مقدس کی برکات اور فضیلتیں
حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین
سب کو میری طرف سے رمضان کریم کا مہینہ
بہت بہت مبارک ہو
:)

اسامہ
29-06-2014, 12:47 PM
رمضان کی بہت بہت مبارک باد تمام ممبران کو
سوہنا رب اس بابرکت مہینے کی فیوض و برکات سے مستفویض ہونے کی سب کو توفیق دے۔آمین

Rose
29-06-2014, 12:53 PM
میری طرف سے بھی تمام ممبرز کو رمضان کی بہت بہت مبارک باد
اللہ پاک ہمیں اس مہینے زیادہ سے زیادہ عبادت کی توفیق دیں اور ہماری تمام عبادات کو قبول فرمائیں آمین


https://fbcdn-sphotos-g-a.akamaihd.net/hphotos-ak-xpa1/t1.0-9/p235x350/969141_643952038967994_578756787_n.jpg

Lubna Ali
29-06-2014, 12:54 PM
رمضان مبارک ۔ ۔ ۔ اللہ ہم سب کی عبادات قبول فرمائے ۔۔ اورہمارے ملک کے باسی امن وسکون کے ساتھ اس برکتوں والے مہینے سے فیضیاب ہوپائیں آمین۔۔۔

riffat78
29-06-2014, 01:59 PM
میری طرف سے بھی سب کو رمضان مبارک
اللہ تعالی اس رمضان ہم سب کو ڈھیروں ڈھیرنیکی کرنے کی توقیق عطا فرمائیں
سب لوگوں سے ایک ریکوئسٹ ہے دردمندانہ سی
اپنی دعاوں میں ایک دعا یہ بھی شامل کر لیں کہ ایڈمن جی کو مجھ پر ترس آجائے

اسامہ
29-06-2014, 06:55 PM
میری طرف سے بھی سب کو رمضان مبارک
اللہ تعالی اس رمضان ہم سب کو ڈھیروں ڈھیرنیکی کرنے کی توقیق عطا فرمائیں
سب لوگوں سے ایک ریکوئسٹ ہے دردمندانہ سی
اپنی دعاوں میں ایک دعا یہ بھی شامل کر لیں کہ ایڈمن جی کو مجھ پر ترس آجائے

آمین
انکل جی مجھے آپ سے دلی ہمدردی ہے :(۔

riffat78
29-06-2014, 10:43 PM
آمین
انکل جی مجھے آپ سے دلی ہمدردی ہے :(۔

یہ ہمدردی ہے ؟؟
خالی ہمدردی نہیں ایڈمن جی کی منتیں کریں