PDA

View Full Version : عبدُ اللہ بھائی حاضر ہوں۔

KishTaj
20-05-2014, 10:43 PM
السلامُ علیکم
او مائے گاڈ

اپنی کشور سسڑ کا نام گاؤں میں کشو عرف حامد میر مشہور ہونا، اور ہر ایک راہ چلتے کو کھڑے ہو کر اویں ہی انٹرویو کرنے شروع کر دینے اور عجیب عجیب اور بونگے بونگے سوال کر کے گاؤں والوں کا برا حال کر دینا، اور کشو عرف حامد میر کو آتا دیکھ کر لوگ کان دبا کر نکل جاتے کہ کہیں انٹرویو شروع نہ کر دے ، اور کشو عرف حامد میر کی گلی گاؤں کی سب سے سنسناں گلی ہونا، کشو عرف حامد میر سے تو اسکے گھر والے بھی نظریں چراتے کہیں;d اگر باہر کوئی نہ ملا تو ہمارا ہی انٹرویو نہ لینا ;dشروع کر دیے

ارے معافی کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔۔۔۔
چلیں جلدی سے آجائیں انٹرویو دینے۔۔۔ نہیں تو کرتی ہوں تگڑی سی کٹی ہمیشہ کے لئے۔۔۔۔ اور احتجاج بھی>:(:p۔

;d

Fatima Noor
20-05-2014, 10:48 PM
وعلیکم السلام

جیو میرے شیر۔۔۔;d۔
تم سے اسی کی امید تھی۔۔
کش میر سے پنگا ناٹ چنگا:p

KishTaj
20-05-2014, 10:49 PM
فی الحال یہ پکڑیں۔۔۔۔ ان کے جوابات لکھنا شروع کریں میں مزید پیسٹتی ہوں کل تک ۔۔۔۔:p۔

آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

ون اردو پر کیسے آئے؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

عبداللہ
20-05-2014, 10:49 PM
وعلیکم السلام۔
پہلی بات کہ میں غائب ہوا کب تھا اور دوسری بات کہ معافی کس نے مانگی
اور تیسری اور سب سے اہم بات میں نے تو صرف کاپی پیسٹ کیا ہے اس سازش میں سارا ہاتھ رضوان گجر کا تھا:(:(۔

عبداللہ
20-05-2014, 10:52 PM
میرے خیال میں آپ بہت تیز چل رہی ہیں۔
پہلے یہ تو کنفرم کر لیں یہ لکھا کس نے ہے۔
ذرا حوصلہ رکھو اور سانس بحال کرو۔
پانی شانی پی کر آؤ۔

Saima
20-05-2014, 11:07 PM
Well Done Kish;)

KishTaj
20-05-2014, 11:07 PM
میرے خیال میں آپ بہت تیز چل رہی ہیں۔
پہلے یہ تو کنفرم کر لیں یہ لکھا کس نے ہے۔
ذرا حوصلہ رکھو اور سانس بحال کرو۔
پانی شانی پی کر آؤ۔

اور میرے خیال سے میں بہت لیٹ چل رہی ہوں۔
ارے بھئی کاپی پیسٹ کر کے گڑھے مُردے کس نے اکھاڑے ۔۔۔ بولیں بولیں ٹیل ٹیل؟
جنکی پوسٹ میں مجھے ایسے ایسے لکھا ہوگا تو پھر انُہی کو تو پکڑوں گی نا۔۔۔۔:p۔

KishTaj
20-05-2014, 11:10 PM
وعلیکم السلام

جیو میرے شیر۔۔۔;d۔
تم سے اسی کی امید تھی۔۔
کش میر سے پنگا ناٹ چنگا:p

تھینک یو تھینک یو۔۔۔۔۔
ارے یہ کیا۔۔۔۔ تم کو میر و مرزا میں فرق نہیں پتا کیا۔۔۔۔۔
آئے ایم کشور مرزا ناٹ کشور میر>:(۔۔۔

عبداللہ
20-05-2014, 11:11 PM
Well Done Kish;)

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں
آنٹی جی آپ بھی:(:(۔

اور میرے خیال سے میں بہت لیٹ چل رہی ہوں۔
ارے بھئی کاپی پیسٹ کر کے گڑھے مُردے کس نے اکھاڑے ۔۔۔ بولیں بولیں ٹیل ٹیل؟
جنکی پوسٹ میں مجھے ایسے ایسے لکھا ہوگا تو پھر انُہی کو تو پکڑوں گی نا۔۔۔۔۔

یہ تو سراسر زیادتی ہے ، آپ نے بھی پیمرا کی طرح سیدھا ہی فیصلہ سنا دیا
پہلے بندے کو صفائی کا موقع تو دیا جاتا::)۔

عبداللہ
20-05-2014, 11:13 PM
تھینک یو تھینک یو۔۔۔۔۔
ارے یہ کیا۔۔۔۔ تم کو میر و مرزا میں فرق نہیں پتا کیا۔۔۔۔۔
آئے ایم کشور مرزا ناٹ کشور میر>:(۔۔۔

دیکھیں درمیانی صورت نکال لیتے ہیں
میر اور مرزا کو ملا کر "میرزا" بنا لیتے آپ ادیب بن جائینگی آپ ادیب بن کے خوش وہ میر کہہ کے خوش:):)۔

KishTaj
20-05-2014, 11:14 PM
Well Done Kish;)

ارے کہا بھی تو آپ نے حامد میر ہے:p۔۔۔
پھر اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔;d۔

KishTaj
20-05-2014, 11:15 PM
دیکھیں درمیانی صورت نکال لیتے ہیں
میر اور مرزا کو ملا کر "میرزا" بنا لیتے آپ ادیب بن جائینگی آپ بھی خوش اور میر کہنے والے بھی خوش:):)۔

;d;d
وہ درمیانی صورت نکلتی رہے گی، فی الحال آپ اپنی توجہ جوابات لکھنے پر مرکوز کریں۔:p۔

Masoom Bacha
20-05-2014, 11:27 PM
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

عبد اللہ بھائی خود پتہ نہیں کہاں سے ہیں۔

لیکن کراچی سے بوری سل کر آگئی ہے۔

???

اللہ پاک آسانی والا معاملہ فرمائے۔ آمین۔

Maria Masood
20-05-2014, 11:29 PM
عبداللہ بھائی چلیں آسان سے سوال کا جواب دے دیں
میٹرک میں کتنی بار فیل ہوئے سچی بتائے گا۔۔؟

عبداللہ
20-05-2014, 11:31 PM
عبداللہ بھائی چلیں آسان سے سوال کا جواب دے دیں
میٹرک میں کتنی بار فیل ہوئے سچی بتائے گا۔۔؟

صرف ایک دفعہ سچی جی:(:(:(۔

Maria Masood
20-05-2014, 11:32 PM
صرف ایک دفعہ سچی جی:(:(:(۔

اوہو کم از کم ہیٹ ٹرک تو کرتے۔۔۔:(

عبداللہ
20-05-2014, 11:34 PM
اوہو کم از کم ہیٹ ٹرک تو کرتے۔۔۔:(

وہ ایک دفعہ ہی ایسے ہوا تھا کہ سمجھ لیں ہیٹ ٹرک ہی تھی
جیسے آئی پی ایل میں گزشتہ دنوں دو بال پر ہیٹ ٹرک ہو گی تھی ناں::)::)۔

Fatima Noor
20-05-2014, 11:35 PM
تھینک یو تھینک یو۔۔۔۔۔
ارے یہ کیا۔۔۔۔ تم کو میر و مرزا میں فرق نہیں پتا کیا۔۔۔۔۔
آئے ایم کشور مرزا ناٹ کشور میر>:(۔۔۔

ap ghalat samjh rahi hain mene wahi likha hai jo ap ne parha hai :p;d..

KishTaj
20-05-2014, 11:37 PM
اوہو کم از کم ہیٹ ٹرک تو کرتے۔۔۔:(

ارے کیوں تو؟؟؟ عبدُ اللہ بھائی کوئی فضول خرچ دکھائی دتیے ہیں کیا تمہیں؟
ہیٹ ٹرک کر لیتے تو کونسا پرائز مل جانا تھا؟

Armaans
20-05-2014, 11:56 PM
اور میرے خیال سے میں بہت لیٹ چل رہی ہوں۔
ارے بھئی کاپی پیسٹ کر کے گڑھے مُردے کس نے اکھاڑے ۔۔۔ بولیں بولیں ٹیل ٹیل؟
جنکی پوسٹ میں مجھے ایسے ایسے لکھا ہوگا تو پھر انُہی کو تو پکڑوں گی نا۔۔۔۔:p۔

ایتھے رکھ
;d;d

Swan
20-05-2014, 11:57 PM
کش بهت اچها کام کیا هے;d;d

KishTaj
21-05-2014, 12:00 AM
کش بهت اچها کام کیا هے;d;d

ارے تو ساتھ تو دو نا سب مل کر۔۔۔۔

مانو کو دیکھو سوال پوچھ کر جواب بھی لے گئی ہے ;d۔

Swan
21-05-2014, 12:05 AM
کونسا کهیل سب سے زیاده پسند هے اور کیوں

عبداللہ
21-05-2014, 12:07 AM
ایتھے رکھ

کیتھے رکھاں تے کی???۔

کش بهت اچها کام کیا هے

کش نے کونسا ایدھی والوں کو گردہ عطیہ کر دیا ہے۔
کیسے ساری آنٹیاں جمع ہو رہی ہیں گڑ پہ مکھیاں جمع ہوتی ہیں::)::)۔

ارے تو ساتھ تو دو نا سب مل کر۔۔۔۔

مانو کو دیکھو سوال پوچھ کر جواب بھی لے گئی ہے ۔

جواب تو آپکو بھی دے رہا ہوں لیکن آپکو سمجھ ہی نہیں لگ رہی~۔

KishTaj
21-05-2014, 12:10 AM
جواب تو آپکو بھی دے رہا ہوں لیکن آپکو سمجھ ہی نہیں لگ رہی~۔

میں ٹکے سے جواب کی بات نہیں کر رہی بلکہ انٹرویو کے سوالوں کے جواب کی بات کر رہی ہوں::)۔

KishTaj
21-05-2014, 12:12 AM
کونسا کهیل سب سے زیاده پسند هے اور کیوں

ویری گڈ۔۔۔
اب اگلا سوال یہ پوچھنا کہ کونسا کرکٹر پسند ہے۔;d۔

عبداللہ
21-05-2014, 12:18 AM
کونسا کهیل سب سے زیاده پسند هے اور کیوں

کھیل تو سبھی پسند ہیں ہاکی ، کرکٹ ، فٹبال ، بیڈمینٹن ، ٹینس وغیرہ وغیرہ سب سے زیادہ شائد ٹینس کہہ لیں کیونکہ کبھی کھیلا نہیں بلکہ ریکٹ بھی نہیں پکڑا:)۔

میں ٹکے سے جواب کی بات نہیں کر رہی بلکہ انٹرویو کے سوالوں کے جواب کی بات کر رہی ہوں۔

بقول مشہور فرانسیسی اسکالر جوزف رئیسانی
جواب جواب ہوتے ہیں چاھے انٹرویو کے ہوں یا ٹکے کے:cool:۔

ویری گڈ۔۔۔
اب اگلا سوال یہ پوچھنا کہ کونسا کرکٹر پسند ہے۔۔

لو جی یہ بھی کوئی بتانے والی بات ہے۔ مہیلا و سنگا کھپے جی۔

Armaans
21-05-2014, 12:20 AM
[QUOTE=عبداللہ;2147398]

کیتھے رکھاں تے کی???۔

یہ تو کش مش دیدی
جب آپ کی کان کے نیچے رکھی گی نا
تب پتہ چلے گا کہ
یہ رکھنا تھا اور یہاں رکھنا تھا پاء جی
;d;d

KishTaj
21-05-2014, 12:22 AM
بقول مشہور فرانسیسی اسکالر جوزف رئیسانی

جواب جواب ہوتے ہیں چاھے انٹرویو کے ہوں یا ٹکے کے:cool:۔

جی نہیں انہوں نے فرانسیسی میں یہ کہا تھا کہ
انٹرویو کے جوابات کبھی ٹکے کے نہیں ہونا چاہئے خواہ ڈگری جعلی ہی رکھ کے بیٹھے ہوں۔
مگر آپ کو فرنچ آتی نہیں نا تبھی غلط سلط ترجمہ کر لیا آپ نے:p۔

عبداللہ
21-05-2014, 12:22 AM
یہ تو کش مش دیدی
جب آپ کی کان کے نیچے رکھی گی نا
تب پتہ چلے گا کہ
یہ رکھنا تھا اور یہاں رکھنا تھا پاء جی
;d;d

ان ان بڑھے ہوئے ہاتھوں کی وجہ سے میں میٹرک فیل ہونا منظور ہے جی لیکن انکے سکول داخلہ نہیں لیا::)::)۔

KishTaj
21-05-2014, 12:26 AM
یہ تو کش مش دیدی
جب آپ کی کان کے نیچے رکھی گی نا
تب پتہ چلے گا کہ
یہ رکھنا تھا اور یہاں رکھنا تھا پاء جی
;d;d
;d;d;d

عبداللہ
21-05-2014, 12:30 AM
جی نہیں انہوں نے فرانسیسی میں یہ کہا تھا کہ
انٹرویو کے جوابات کبھی ٹکے کے نہیں ہونا چاہئے خواہ ڈگری جعلی ہی رکھ کے بیٹھے ہوں۔
مگر آپ کو فرنچ آتی نہیں نا تبھی غلط سلط ترجمہ کر لیا آپ نے:p۔

یعنی پہلے مجھے فرانسیسی سیکھنی چاہئیے تاکہ میں دوبارہ سے سن سکوں انہوں کیا کہا ، آپ کیا اعتبار آپ نے خود ہی من گھرت ترجمہ کر لیا ہو۔

تو ملتے ہیں فرانسیسی سیکھنے کے بعد:cool::cool:۔

KishTaj
21-05-2014, 12:40 AM
یعنی پہلے مجھے فرانسیسی سیکھنی چاہئیے تاکہ میں دوبارہ سے سن سکوں انہوں کیا کہا ، آپ کیا اعتبار آپ نے خود ہی من گھرت ترجمہ کر لیا ہو۔

تو ملتے ہیں فرانسیسی سیکھنے کے بعد:cool::cool:۔

فرانسیسی بعد میں سیکھتے رہئے گا پہلے انٹرویو کے جوابات لکھنا شروع کریں بسسسسسسسسسسسسس>:(۔

:(

Shaista Zia
21-05-2014, 08:10 AM
واہ جی واہ مزا آ گیا۔ بچ کے جانے نہ پائے ;d۔

چلیں نا پاء جی پارٹنر شپ سے انکار کیا تھا نا اب دیں جواب میر صاحب کے ;);d۔

KishTaj
21-05-2014, 10:50 AM
عبدُ اللہ اتنیییییییییی دیر کیوں لگا رہے ہیں میں مزید سوالات پکڑے بیٹھی ہوں۔:(۔

Shaista Zia
21-05-2014, 11:59 AM
عبدُ اللہ اتنیییییییییی دیر کیوں لگا رہے ہیں میں مزید سوالات پکڑے بیٹھی ہوں۔:(۔

اور میں بھی
;);)

Armaans
21-05-2014, 12:26 PM
صاحب موصوف ڈر گئے ہیں
;d;d

عبداللہ
21-05-2014, 02:18 PM
واہ جی واہ مزا آ گیا۔ بچ کے جانے نہ پائے ۔

چلیں نا پاء جی پارٹنر شپ سے انکار کیا تھا نا اب دیں جواب میر صاحب کے ۔

مزا آ گیا یہاں میری شادی کے پتاسے بانٹے جا رہے ہیں۔
اور میر صاب کو میں بہت اچھا جواب دوں گا فکر ناٹ;)۔

عبدُ اللہ اتنیییییییییی دیر کیوں لگا رہے ہیں میں مزید سوالات پکڑے بیٹھی ہوں۔۔

لو جی "میرزا" صاب پہلے فیصلہ کر لیں کہ یہ سازش رضوان گجر کی ہے۔ میں تو معصوم ہو۔ مجھے اس سازش میں پھنسایا جا رہا ہے۔

اور میں بھی

واہ جی واہ پنڈ وسیا نہیں منگتے پہلے آ گئے ہیں;d;d۔
آنٹی جی پہلے فیصلہ تو ہو لینے دیں صرف حاضر ہونا ہے لائن حاضر ہونا ہے۔

صاحب موصوف ڈر گئے ہیں

پاء جی ڈرنا بنتا بھی تو ہے۔ دیکھو تو کیسے آنٹیاں لٹھ لیکے پڑ گئی ہیں پیچھے::)۔

Armaans
21-05-2014, 03:35 PM
پاء جی ڈرنا بنتا بھی تو ہے۔ دیکھو تو کیسے آنٹیاں لٹھ لیکے پڑ گئی ہیں پیچھے::)۔
[/QUOTE]

کوئی گل نئیں پاء جی
دل وڈا کرو
تے سوالاں دے جواب دیو
میں وی فیر سوالاں دی فائرنگ کرنی اے
::):cool:

عبداللہ
21-05-2014, 04:01 PM
فائرنگ سے ڈر نہیں لگتا صاب ، سوا"لات" سے لگتا ہے;)۔

somiamaqsood
21-05-2014, 07:11 PM
عبداللہ بھائی ایک طریقہ ہے جان چھڑانے کا اس انٹرویو سے اور وہ یہ ہے کہ

جلدی سے جوابات دے کر اپنی جان بچا لیں;d;d

عبداللہ
21-05-2014, 07:53 PM
واہ جی واہ کیا مشورہ دیا ہے آنٹی جی۔
ایسے ہی مشورے دیتی رہیں جلدی بھائی صاب آپکو کنسلٹنٹ رکھ لیں بلکہ ایسا کرینں کنسلٹنسی کی دوکان کھول لیں;)۔

عبداللہ بھائی ایک طریقہ ہے جان چھڑانے کا اس انٹرویو سے اور وہ یہ ہے کہ

جلدی سے جوابات دے کر اپنی جان بچا لیں;d;d

KishTaj
21-05-2014, 11:46 PM
لو جی "میرزا" صاب پہلے فیصلہ کر لیں کہ یہ سازش رضوان گجر کی ہے۔ میں تو معصوم ہو۔ مجھے اس سازش میں پھنسایا جا رہا ہے۔

یہ تو سیاسی بیان ہو گیا۔۔۔ بھئی جوابات دیجئے نا سیدھے سیدھے>:(۔

پاء جی ڈرنا بنتا بھی تو ہے۔ دیکھو تو کیسے آنٹیاں لٹھ لیکے پڑ گئی ہیں پیچھے::)۔

;d;d;d

somiamaqsood
22-05-2014, 12:53 AM
واہ جی واہ کیا مشورہ دیا ہے آنٹی جی۔
ایسے ہی مشورے دیتی رہیں جلدی بھائی صاب آپکو کنسلٹنٹ رکھ لیں بلکہ ایسا کرینں کنسلٹنسی کی دوکان کھول لیں;)۔

آپ میرے مشورے پر جلدی سے عمل کریں تاکہ میں اپنی کنسلٹنسی کے باہر آپ کا نام پبلیسٹی کے لیے لکھ سکوں

;d;d

عبداللہ
22-05-2014, 01:08 AM
یہ تو سیاسی بیان ہو گیا۔۔۔ بھئی جوابات دیجئے نا سیدھے سیدھے۔

بیان بیان ہوتا ہے جی سیاسی یا غیر سیاسی نہیں۔
یہ کس عظیم جرمن مفکر نے کہا ابھی مجھے یاد نہیں آ رہا پھر بتا دوں گا۔
تو جواب ہی دے رہا ہوں جی ہر پوسٹ اور کیا میں نے یہاں پاپڑ لگائے ہوئے ہیں::)::)۔

آپ میرے مشورے پر جلدی سے عمل کریں تاکہ میں اپنی کنسلٹنسی کے باہر آپ کا نام پبلیسٹی کے لیے لکھ سکوں

واہ جی واہ آپ کو تو کنسلٹنسی کیساتھ پبلسٹی کی دوکان بھی کھول لینی چاہیئے:)۔

Armaans
22-05-2014, 10:35 AM
فائرنگ سے ڈر نہیں لگتا صاب ، سوا"لات" سے لگتا ہے;)۔

سوا سے ڈر لگتا ہے نا
تو آپ دو چار لات سے کام چلا لو
;)

عبداللہ
22-05-2014, 10:47 AM
سوا سے ڈر لگتا ہے نا
تو آپ دو چار لات سے کام چلا لو
;)

واہ اوہ پُلسیا ویرا تیرے مشورے۔
پنجاب پُلس دے مشورے وی پنجاب پُلس ورگے نیں:(:(۔

Armaans
22-05-2014, 11:24 AM
واہ اوہ پُلسیا ویرا تیرے مشورے۔
پنجاب پُلس دے مشورے وی پنجاب پُلس ورگے نیں:(:(۔

لو کر لو گل
ہن ایہدے وچ کیہڑی غلط گل سی
تسی خود ای تے آکھیا سی کہ
سوا"لات" سے ڈر لگتا ہے
???

عبداللہ
22-05-2014, 02:17 PM
لو کر لو گل
ہن ایہدے وچ کیہڑی غلط گل سی
تسی خود ای تے آکھیا سی کہ
سوا"لات" سے ڈر لگتا ہے
???

جی جی وہی تو سوا"لات" سے ڈر لگتا ہے:(:(۔

Armaans
22-05-2014, 03:56 PM
جی جی وہی تو سوا"لات" سے ڈر لگتا ہے:(:(۔

Iska matlb ha k hum phr apki tarf se naa he samjhen
:(

KishTaj
22-05-2014, 06:50 PM
بیان بیان ہوتا ہے جی سیاسی یا غیر سیاسی نہیں۔
یہ کس عظیم جرمن مفکر نے کہا ابھی مجھے یاد نہیں آ رہا پھر بتا دوں گا۔
تو جواب ہی دے رہا ہوں جی ہر پوسٹ اور کیا میں نے یہاں پاپڑ لگائے ہوئے ہیں::)۔

:(:(:(:(

عبداللہ
22-05-2014, 08:32 PM
:(:(
:(:(:(

KishTaj
22-05-2014, 09:19 PM
:(:(
>:(>:(>:(

Armaans
22-05-2014, 11:30 PM
>:(>:(>:(

Kish mish didi
Laaton k bhoot baton se ni maanty..
Is liye abdullab paa g ko ap apnj zubani samjha len
Warna mujhy gussa aa gya toooooo
Phr ap police kh power to janti he han
8)::)

Barvi
22-05-2014, 11:47 PM
Kish mish didi
Laaton k bhoot baton se ni maanty..
Is liye abdullab paa g ko ap apnj zubani samjha len
Warna mujhy gussa aa gya toooooo
Phr ap police kh power to janti he han
8)::)

یہ پولسی زبان ہے کیا؟

:o:o:o

Armaans
23-05-2014, 12:24 AM
یہ پولسی زبان ہے کیا؟

:o:o:o

جونسی مرضی ہو
لیکن
آپ کو سمجھ آئی ہے یا نہیں
???

Barvi
23-05-2014, 08:41 AM
جونسی مرضی ہو
لیکن
آپ کو سمجھ آئی ہے یا نہیں
???

او جی سنتری صاحب
سمجھ آئے نہ آئے، کچھ کہہ نہیں سکتے سوا اس کے جی جناب، جی جناب جو حکم آپکا جناب، بالکل صحیح فرمایا آپ نے جناب
;d;d;d

KishTaj
23-05-2014, 03:51 PM
Kish mish didi
Laaton k bhoot baton se ni maanty..
Is liye abdullab paa g ko ap apnj zubani samjha len
Warna mujhy gussa aa gya toooooo
Phr ap police kh power to janti he han
8)::)
عبدُاللہ بھائی تو غائب ہی ہو گئے :(۔
لگتا ہے انکے خلاف احتجاج کرنا پڑے گا اب>:(۔

Armaans
23-05-2014, 05:03 PM
عبدُاللہ بھائی تو غائب ہی ہو گئے :(۔
لگتا ہے انکے خلاف احتجاج کرنا پڑے گا اب>:(۔

اوئے عامر
پا اوئے اینو لمے
تے اندروں وڈا چھتر کڈھ کے لیا
>:(>:(

عبداللہ
23-05-2014, 08:32 PM
اوئے عامر
پا اوئے اینو لمے
تے اندروں وڈا چھتر کڈھ کے لیا
>:(>:(

پاء جی اے باقی سب تو ٹھیک بس یہ بتائیں
اللہ دتے دا نام عامر مطلب کہ عامر نوں اللہ دتے والی نوکری کب سے دے رکھی ہے::)??????۔

Armaans
23-05-2014, 10:37 PM
پاء جی اے باقی سب تو ٹھیک بس یہ بتائیں
اللہ دتے دا نام عامر مطلب کہ عامر نوں اللہ دتے والی نوکری کب سے دے رکھی ہے::)??????۔

ھاھاھاھاھاھا
یار او اللہ دتہ لگدا ای اے
ہے تے نئی نا
;)

KishTaj
23-05-2014, 10:53 PM
پاء جی اے باقی سب تو ٹھیک بس یہ بتائیں
اللہ دتے دا نام عامر مطلب کہ عامر نوں اللہ دتے والی نوکری کب سے دے رکھی ہے::)??????۔

کمال ہے انٹرویو آپکا ہے اور سوالات آپ دوسروں سے کر رہے ہیں۔۔۔
ہمارے سوالات کے جوابات کدھر ہیں>:(،۔

Ahsan_Yaz
23-05-2014, 11:51 PM
واہ جی واہ۔ لگتا ہے آج عبداللہ کی اچھی طرح سے کھنچائی ہونے کو ہے۔

پکڑ کے رکھیؤ
جانے نہ پائے
وغیرہ

عبداللہ
23-05-2014, 11:53 PM
واہ جی واہ۔ لگتا ہے آج عبداللہ کی اچھی طرح سے کھنچائی ہونے کو ہے۔

پکڑ کے رکھیؤ
جانے نہ پائے
وغیرہ

استاد جی تسی وی :(:(:(:(۔

Ahsan_Yaz
23-05-2014, 11:57 PM
استاد جی تسی وی :(:(:(:(۔

بقول شاعر
دیکھا جو کھیر کے کمین گاہ کی طرف
وغیرہ
;)

عبداللہ
24-05-2014, 12:00 AM
بقول شاعر
دیکھا جو کھیر کے کمین گاہ کی طرف
وغیرہ
;)

بقول سیانے ایسے میٹھوں سے اللہ بچائے ،

میں آجکل "آئی آف نیڈل" پڑھنے میں مصروف ہوں اور پھر "اسٹیو جابز" پڑھنی ہے تو ملتے ہیں بریک کے بعد وغیرہ وغیرہ::)::)۔

Ahsan_Yaz
24-05-2014, 12:10 AM
بقول سیانے ایسے میٹھوں سے اللہ بچائے ،

میں آجکل "آئی آف نیڈل" پڑھنے میں مصروف ہوں اور پھر "اسٹیو جابز" پڑھنی ہے تو ملتے ہیں بریک کے بعد وغیرہ وغیرہ::)::)۔

ارے واہ۔
اس پہ ایک لائک تو بنتا ہی ہے۔
بیسٹ آف لک فار آئی آف دی نیڈل۔
میں نے بھی کین فولیٹ کا ایک اور ناول شروع کر رکھا ہے۔

عبداللہ
24-05-2014, 12:19 AM
ارے واہ۔
اس پہ ایک لائک تو بنتا ہی ہے۔
بیسٹ آف لک فار آئی آف دی نیڈل۔
میں نے بھی کین فولیٹ کا ایک اور ناول شروع کر رکھا ہے۔

شکریہ جی شکریہ آپ کی انکی حوصلہ افزائیوں نے ہماری اتنی ہمت بڑھا دی ہے کہ اب ہم کسی بھی کتاب کو ہاتھ ڈالتے ہوئے ناں لجاتے ہیں ناں شرماتے;)۔
مطلب اب کین فولیٹ سیریز اختتام پذیر ہونے کی بعد ہی کچھ مزید کیا جائے گا::)::)۔
لیکن میں اسی پر ہی اکتفا کروں گا پھر میں اسٹیو جابز از والٹر آئزکسن یا پھر نیلسن مینڈلا کی "لانگ واک ٹو فریڈم:" پڑھوں گا۔
بعد الذکر کا ذکر سنگاکارا نے ایک اںٹرویو میں کیا تھا :)۔

KishTaj
24-05-2014, 04:46 PM
واہ جی واہ۔ لگتا ہے آج عبداللہ کی اچھی طرح سے کھنچائی ہونے کو ہے۔

پکڑ کے رکھیؤ
جانے نہ پائے
وغیرہ

السلامُ علیکم
کیسے پکڑ کر رکھوں؟
آپ کتابیں پڑھنے کے لئے عبدُ اللہ بھائی کی ایسے ہی حوصلہ افزائی کرتے رہے تو دے دئیے انہوں نے جوابات۔::)۔

عبداللہ
25-05-2014, 12:15 AM
السلامُ علیکم
کیسے پکڑ کر رکھوں؟
آپ کتابیں پڑھنے کے لئے عبدُ اللہ بھائی کی ایسے ہی حوصلہ افزائی کرتے رہے تو دے دئیے انہوں نے جوابات۔::)۔

لو جی آپ استاد جی کی ٹیکٹک سمجھ نہیں پا رہی میں وضاحت کرتا ہوں۔
اصل میں استاد جی چاہتے میں کافی ساری بُکس پڑھ لوں تاکہ جواب دینے آسانی رہے ;);)۔

KishTaj
25-05-2014, 02:43 PM
لو جی آپ استاد جی کی ٹیکٹک سمجھ نہیں پا رہی میں وضاحت کرتا ہوں۔
اصل میں استاد جی چاہتے میں کافی ساری بُکس پڑھ لوں تاکہ جواب دینے آسانی رہے ;);)۔

نہ جی نہ تیاری کا وقت تو کب کا نکل چکا۔۔۔ اب تو امتحان کی باری ہے:p۔

عبداللہ
25-05-2014, 02:51 PM
نہیں میری پہلے ہی اتنی سپلیاں آ چُکی کہ
اب میں مزید سپلی کا متحمل نہیں ہو سکتا:(:(:(:(۔
اسلئے میں تو تیاری کر کے میدان امتحان میں اتروں گا جی:)۔

Catharsis
27-05-2014, 04:52 PM
یہ ا انٹرویو پڑھ کر مجھے زرداری کا دور یاد آگیا

KishTaj
27-05-2014, 04:59 PM
یہ ا انٹرویو پڑھ کر مجھے زرداری کا دور یاد آگیا

ہاہاہاہاہاہاہا

Shaista Zia
27-05-2014, 05:01 PM
یہ ا انٹرویو پڑھ کر مجھے زرداری کا دور یاد آگیا

نادیدہ انٹرویو
;d;d

KishTaj
27-05-2014, 05:01 PM
یہ ا انٹرویو پڑھ کر مجھے زرداری کا دور یاد آگیا

ہاہاہاہاہاہاہا
اس میں عبدُ اللہ بھائی کا قصور ہے سارا۔۔۔۔
عوام احتجاج ہی نہیں کر رہی اب میں اکیلی کیا کروں~۔

Shaista Zia
27-05-2014, 05:02 PM
ہاہاہاہاہاہاہا

خالی ہاہاہاہا اس کے بغیر جچتا نہیں
;d;d;d

Catharsis
27-05-2014, 05:04 PM
ہاہاہاہاہاہاہا

اتنی ہنسی؟
;d

کیونکہ زرداری نے بھی پانچ سال کچھ کیے بغیر گزار دیے اور اور یہ انٹرویو بھی کچھ ایسا ہے ..
سوال وہی پر ہی ہیں اورچوہتر پوسٹس ہو بھی چکی ہیں

کشتاج
آپ بھی لگتا ہے اگلی باری کے انتظار میں ہیں
فرینڈلی اپوزیشن ، مک مکا ہو چکا ہے

KishTaj
27-05-2014, 05:19 PM

یو مین ٹو سے ۔ ۔ ۔ ۔ کہ اگلا "انٹرویو" میرا ہوگا؟:o

KishTaj
27-05-2014, 05:20 PM
خالی ہاہاہاہا اس کے بغیر جچتا نہیں
;d;d;d

وہ عتیق بھائی نے بتایا تھا نا کہ اس ہنسنے والی سمائیلی کے بھی کچھ تحفظات ہیں۔

تو ذرا کئیر کر رہی تھی;)۔

Shaista Zia
27-05-2014, 05:25 PM
وہ عتیق بھائی نے بتایا تھا نا کہ اس ہنسنے والی سمائیلی کے بھی کچھ تحفظات ہیں۔

تو ذرا کئیر کر رہی تھی;)۔

اب تو یہ سمائیلیز ترس گئی ہیں کہ کوئی ان کو یوز کرے پر نا جی کوئی یوز ہی نہیں کرتا
>:(>:(

KishTaj
27-05-2014, 05:26 PM
ہاہاہا اچھا تو ایسی بات ہے
یہ لو
;d;d;d

اور عبدُ اللہ بھائی کے لئے یہ والی۔۔>:(>:(۔۔

Shaista Zia
27-05-2014, 05:28 PM
ہاہاہا اچھا تو ایسی بات ہے
یہ لو

اور عبدُ اللہ بھائی کے لئے یہ والی۔۔۔

اور عبداللہ بھائی کے لئے یہ والی بھی
:p:mad:::)>:D:confused:

عبداللہ
28-05-2014, 09:43 AM
ہاہاہا اچھا تو ایسی بات ہے
یہ لو

اور عبدُ اللہ بھائی کے لئے یہ وا>:(۔۔

اور عبداللہ بھائی کے لئے یہ والی بھی

:( :( :( :(

somiamaqsood
28-05-2014, 07:32 PM
یو مین ٹو سے ۔ ۔ ۔ ۔ کہ اگلا "انٹرویو" میرا ہوگا؟:o

ویسے اچھا آئیڈیا ہے

Catharsis
28-05-2014, 07:44 PM
یو مین ٹو سے ۔ ۔ ۔ ۔ کہ اگلا "انٹرویو" میرا ہوگا؟:o

Not a bad idea.I would like to start it if you are ready

KishTaj
29-05-2014, 11:09 AM
ویسے اچھا آئیڈیا ہے

ایسا ہی"انٹرویو" ناں جیسا عبدُ اللہ بھائی کا چل رہا ہے:p۔

KishTaj
29-05-2014, 11:10 AM
Not a bad idea.I would like to start it if you are ready

میرا تو کب کا ہو چکا ہے جی انٹرویو ۔۔۔۔۔
پر اب یقین ہے کہ یہ والا ہوا تو جوابات اس سے مختلف ہی ہونگے کسی حد تک۔۔۔۔
مگر اپنے انٹرویو کا تو عبدُ اللہ بھائی کے کامیاب انٹرویو کے بعد ہی سوچیں گے جی:p۔

Shaista Zia
29-05-2014, 02:59 PM
یہ عبداللہ بھائی کہاں رہ گئے
??????

somiamaqsood
30-05-2014, 03:31 AM
ایسا ہی"انٹرویو" ناں جیسا عبدُ اللہ بھائی کا چل رہا ہے:p۔

ہاہاہا
;d;d;d
یہ تو انٹرویو کے نام پر آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں

Saima
30-05-2014, 04:55 AM
ہاہاہا
;d;d
یہ تو انٹرویو کے نام پر آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں

عبداللہ کو واپڈا میں جاب تو نہیں مل گئی کہیں
;):eek:;d

somiamaqsood
31-05-2014, 03:31 AM
عبداللہ کو واپڈا میں جاب تو نہیں مل گئی کہیں
;):eek:;d

لگ تو کچھ ایسا ہی رہا ہے ۔ :)

عبداللہ
01-06-2014, 10:25 PM
عبداللہ کو واپڈا میں جاب تو نہیں مل گئی کہیں
;):eek:;d

جی وہ تو ٹھیک ہے لیکن پھر واپڈا ولوں کا کیا ہو گا:p:p۔

عبداللہ
01-06-2014, 10:27 PM
یہ ا انٹرویو پڑھ کر مجھے زرداری کا دور یاد آگیا

سر اول تو اس میں انٹرویو کہاں ہے دوئم یہ کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں زرادری سے پوچھ لے وہ مائنڈ ناں کر لے;d;d۔

عبداللہ
01-06-2014, 11:39 PM
آپ کا پورا نام؟

فورم کے ہی ایک ممبر کا کہنا ہے کہ "ناموں سے مت پہچان ہمیں" تو یاز بھائی کی زبانی عرض ہے کہ عبداللہ نام نہیں نک ہے۔

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟

پہلے یہ بتائیں جی غلط عمر کونسی ہوتی ہے ، عمر عمر ہوتی ہے جی۔

خیر کافی بہاریں دیکھ چکا ہوں ، اب خزائیں دیکھنے کی عمر ہو رہی ہے۔

آپکی تعلیم کتنی ہے؟

کہتے ہیں جی پہلے پہل پاکستان بننے پہ نام لکھنے والے کو لکھا پڑھا مانا جاتا ہے ، اس لحاظ میں کافی تعلیم یافتہ ہوں جی۔

کونسے ادیب پسند ہیں؟

جو بھی استاد جی یازغل بھائی ، میم آپا ، اور ایک ٹیچر محترم بتا دیں۔لیکن چچا جی، پاؤلو کاؤیلہو وغیرہ سے کچھ خصوصی الفت ہے۔

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟

میں تو زوجہ ماجدہ سے وابستہ ہونا چاہتا ہوں لیکن گھر والے دیر کر رہے ہیں ۔اسلئے فلحال آوارہ گردی سے وابستگی ہیں جی۔

کہاں رہتے ہیں؟

یہاں ہی رہتا ہوں جی اپنے گھر، اور گھر گاؤں میں اور گاؤں شیخوپورہ میں اور شیخوپورہ پنجاب میں۔

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟

بہت لمبی فہرست ہے جی ایک ایک گنواؤں کیا۔

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟

والد ماجد صاحب پاکستان کو آبادی میں نمبر ون دیکھنا چاہتے تھے اسلئے کافی محنت کی یوں ہم 6 بھائی اور 2 بہنیں ہوئے ۔ بڑے بھائی بچپن میں ہی رحلت فرما گئے یوں ہم 7 رہ گئے جی۔ اور مابدولت پیٹ کروڑی کے ہیں جی۔

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟

وقت گزارتا نہیں ہوں گزر جاتا ہے بس یونہی زیادہ تر بستر یا لیپ ٹاپ کے سامنے۔

کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

شائد نہیں بلکہ یقیناً

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

کچھ کہہ نہیں سکتا چونکہ میں خود کسی مقام پہ نہیں پہنچ سکتا۔

آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟

ستارہ تو اسد (لیو) ہے لیکن کبھی بھی ستاروں کے احوال نہیں پڑھے۔

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟

کسی حد تک کہہ سکتے ہیں جی۔
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟

اخبار جو بھی مل جائے ، پہلے جو بھی صفحہ سامنے ہو پھر سیدھا اسپورٹس پیج پر۔

کتنے مذہبی ہیں؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:(:(

قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟

ناظرہ 5۔6 سال جبکہ حفظ 18 سال کی عمر میں۔

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

مشاغل کا ناں پوچھیں جی ، بس وقت گزارنا ہی سب سے محبوب مشغلہ ہے۔

زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟

پتا نہیں کیا بننا چاہتا تھا ، روز ہی نیا خواب دیکھتا تھا ، لیکن اب بس کچھ نہیں بننا چاہتا۔ کچھ بھی نہیں ہوں

یہاں سے آگے مشکل سوالات شروع ہو رہے تو عوام کی پسندیدگی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اگلی قسط کو ترتیب دیا جائے گا۔ شکریہ۔

Swan
02-06-2014, 12:13 AM
پیٹ کروڑی
اسکا مطلب کیا هے???::)

Zara
02-06-2014, 12:36 AM
matlab ... sab se chotay hain shaid ???

Hameedi
02-06-2014, 03:16 AM
پیٹ کروڑی
اسکا مطلب کیا هے

پنجابی میں سب سے آخرمیں پیدا ہونے والے بچے کو پیٹ کروڑی کا بچہ کہا جاتا ہے ۔

عبداللہ
02-06-2014, 11:12 PM
پیٹ کروڑی
اسکا مطلب کیا هے???::)

ویسے تو آپکو جواب مل ہی گیا ہے لیکن تھوڑی سی تفصیل بتا دوں کہ جیسے چاول جب دیگچے میں لگ جائیں اور آخر میں پُٹ پُٹ کے کھائی جاتے ہیں تو انہیں کروڑی کہا جاتا ہے۔ اسی طرح سب آخر میں کچھ عرصے کے وقفے سے پیدا ہو اسے پیٹ کروڑی کا کہا جاتا ہے8)8)۔

Ahsan_Yaz
03-06-2014, 12:57 AM
بہت عمدہ جی۔ یہاں تو انٹرویو چل نکلا ہے۔

بہت خوب عبداللہ جی۔

عبداللہ
03-06-2014, 01:02 AM
جی جی چل تو نکلا ہے لیکن دیکھنا ہے پہنچا کہاں تک ہے جی۔

بہت عمدہ جی۔ یہاں تو انٹرویو چل نکلا ہے۔

بہت خوب عبداللہ جی۔

Saima
10-06-2014, 05:47 AM
جی جی چل تو نکلا ہے لیکن دیکھنا ہے پہنچا کہاں تک ہے جی۔

محترم اگر آپ ماریہ کی معصوم سی تصویریں دیکھنے سے فارغ ہوچکے ہوں تو یہاں بھی قدم رنجہ فرمائیں:p:p:p

mahwi
10-06-2014, 03:03 PM
فورم کے ہی ایک ممبر کا کہنا ہے کہ "ناموں سے مت پہچان ہمیں" تو یاز بھائی کی زبانی عرض ہے کہ عبداللہ نام نہیں نک ہے۔

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟

پہلے یہ بتائیں جی غلط عمر کونسی ہوتی ہے ، عمر عمر ہوتی ہے جی۔

خیر کافی بہاریں دیکھ چکا ہوں ، اب خزائیں دیکھنے کی عمر ہو رہی ہے۔

آپکی تعلیم کتنی ہے؟

کہتے ہیں جی پہلے پہل پاکستان بننے پہ نام لکھنے والے کو لکھا پڑھا مانا جاتا ہے ، اس لحاظ میں کافی تعلیم یافتہ ہوں جی۔

banda kise sawal da seedha jawab v de denda:p:p

Shaista Zia
10-06-2014, 03:11 PM

جو کسی سوال کا سیدھا جواب دے اس کو عبداللہ پاء جی نہیں کہتے
:cool:;)

عبداللہ
10-06-2014, 08:50 PM
محترم اگر آپ ماریہ کی معصوم سی تصویریں دیکھنے سے فارغ ہوچکے ہوں تو یہاں بھی قدم رنجہ فرمائیں

جی تصویری تو دیکھ چکا تھا کہ ماریہ بی بی نے اپنی ایک ویڈیو لگا دی ہے جس میں وہ ایفل ٹاور کے سامنے تقریباً تقریباً کیٹ واک کر رہی تو آجکل وہ دیکھ رہا ہوں::)::)۔

banda kise sawal da seedha jawab v de denda

اب میں ہر جواب میں میسی میسی لکھنے سے تو رہا جی~۔

جو کسی سوال کا سیدھا جواب دے اس کو عبداللہ پاء جی نہیں کہتے

پہلی بات کہ الٹا جواب کونسا دیا ہے اور دوسری بات کے پھر کیا کہتے ہیں8)۔

KishTaj
10-06-2014, 09:29 PM
السلامُ علیکم
اچھے جوابات دئیے بھائی جی مزید کب تک پوسٹیں گے انتظاررررررر لمبا ہوتا جا رہا ہے جی۔

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟

وقت گزارتا نہیں ہوں گزر جاتا ہے بس یونہی زیادہ تر بستر یا لیپ ٹاپ کے سامنے۔

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

مشاغل کا ناں پوچھیں جی ، بس وقت گزارنا ہی سب سے محبوب مشغلہ ہے۔

یہ تو کھُلا تضاد نہیں ہے جی;d۔۔۔

عبداللہ
10-06-2014, 11:51 PM
السلامُ علیکم
اچھے جوابات دئیے بھائی جی مزید کب تک پوسٹیں گے انتظاررررررر لمبا ہوتا جا رہا ہے جی۔

یہ تو کھُلا تضاد نہیں ہے جی;d۔۔۔

وعلیکم السلام۔ کیسے جی استانی جی آپ یہ تو سمجھ نہیں پائی بچوں کو بارھویں کلاس کی شاعری کیا سمجھائیں گی۔

بات یہ ہے وقت گزارنا میرا محبوب مشغلہ ہے کو جو کہ بمشکل ہی گزرتا ہے::)::)۔

Saima
11-06-2014, 12:09 AM
جی تصویری تو دیکھ چکا تھا کہ ماریہ بی بی نے اپنی ایک ویڈیو لگا دی ہے جس میں وہ ایفل ٹاور کے سامنے تقریباً تقریباً کیٹ واک کر رہی تو آجکل وہ دیکھ رہا ہوں::)::)۔

بھابھی جی فورم کا چکر نہیں لگاتیں کیا
;):p

عبداللہ
11-06-2014, 12:21 AM
بھابھی جی فورم کا چکر نہیں لگاتیں کیا
;):p

اس کو یہ بتانے میں سوال سال لگ جانا کہ فورم کیا ہوتا ہے۔
ویسے کیا خوبصورت جگہ ڈھونڈی ہے ماریہ بی نے ایفل ٹاور کے سامنے;);)۔

Ahsan_Yaz
11-06-2014, 12:21 AM
بھابھی جی فورم کا چکر نہیں لگاتیں کیا
;):p

یوں نہ تھا، میں نے فقط چاہا کہ یوں ہو جائے

عبداللہ
11-06-2014, 12:26 AM
یوں نہ تھا، میں نے فقط چاہا کہ یوں ہو جائے

وہ ہر اک بات پہ کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا
::)::)

Saima
11-06-2014, 02:50 AM
یوں نہ تھا، میں نے فقط چاہا کہ یوں ہو جائے

اب اس کا مطلب بھی سمجھا دیجئے یاز بھائی
~
کیونکہ میرا تو شاعری سے اتنا ہی واسطہ تھا کبھی کہ سکول کے زمانے میں اس کی تشریح کرنا پڑتی تھی اور میرے تو سب سے کم نمبر اردو میں اور اردو کے سبجیکٹ میں تشریح کے سوال میں آتے تھے- اب آپ بھی کیا سوچ رہے ہونگے کس جاہل کو جواب دے دیا
;d
خیر اتنا بھی برا محسوس کرنے کی ضرورت نہیں - جاہل تو نہیں کہا جا سکتا مجھے ;)- بس شاعری سر کے اوپر سے گزر جاتی ہے
:(

Saima
11-06-2014, 02:54 AM
اس کو یہ بتانے میں سوال سال لگ جانا کہ فورم کیا ہوتا ہے۔
ویسے کیا خوبصورت جگہ ڈھونڈی ہے ماریہ بی نے ایفل ٹاور کے سامنے;);)۔

یہ تو سنا ہی ہوگا

عمل کا دارومدار نیت پر ہوتا ہے
:p:p:p

mahwi
11-06-2014, 01:25 PM
اب میں ہر جواب میں میسی میسی لکھنے سے تو رہا جی~۔

nahi g tussi rehn dyo...messi messi likhn waste asi hi boht aan.8)

عبداللہ
11-06-2014, 11:35 PM
یہ تو سنا ہی ہوگا

عمل کا دارومدار نیت پر ہوتا ہے

جی جی وہی تو اب اسکی نیت ہی نہیں تو میں کیسے بتا سکتا ہوں::)::)۔

nahi g tussi rehn dyo...messi messi likhn waste asi hi boht aan.

جی جی وہی تو اب میں بھی میسی میسی لکھوں گا برازیل کھپے کون کرے گا;)۔

عبداللہ
12-06-2014, 01:20 PM
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست دوست ہے جی بقول مشہور مفکر مشرق رئیسانی جی۔ اب میری نظر ہو یا شبیر کی ،اب نظر بدلنے سے دوست تو نہیں بدل سکتا۔

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
دوست کافی ہیں ، بس جی بن جاتا ہے اب کیا خوبی خامی دیکھنی ویسے وہ تو بعد میں ہی پتا چلتی ہیں۔

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
نہیں تو وہ الٹا مجھ پہ رعب جھاڑ دیتے ہیں۔
ویسے چھوٹے بھتیجے بھتیجیاں تو کچھ کہنے سے ڈر لگتا کہیں بھابھیاں فورم بدری اوہ مطلب کہ گھر بدری کا حکم ناں صادر کر دیں فئیر میں رانجھا کی طرحاں کسی کی مجیں چراتا پھروں گا ، سمجھا کریں۔

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
سبھی کہتے ہیں تم انسان بن جاؤ اسلئے خود کو پہلے انسان دیکھنا چاہتا ہوں بہت سے ہیں جو اب کون کون سے بتاؤن۔

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
نہیں جی میرا کوئی تکیہ ہے ناں کلام۔

کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
اتنے کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمجھ تو گئے ہوںگے۔

گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
عمروں کا تفاوت کچھ زیادہ ہے تو اسلئے شائد کسی کے بھی نہیں۔
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کسی سے بھی نہیں۔

کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
مجھے نہیں لگتا ایسا ممکن ہے کچھ ناں کچھ تو فرق پڑ جاتا ہے۔ لیکن بلکل ایک دوسرے کی ضد نہیں ہوتا۔

ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
مشہور لاطینی فلاسفر فرانسسکو زلفی صاب فرماتے ہیں کہ "ایویں بندہ سر پڑوا لے بن کے گھر اچ جگا" تو انہی کے بحر پر عرض ہے جی ایویں ناراض ہو کے کی فائدہ اگلے بندہ نے کونسا منا لینا ہوتا ہے۔ تو جی ناراض وہاں ہوتے جہاں منائے جانے کا شبہ ہو جو کہ کہیں ہوتا نہیں اسلئے۔۔۔۔

ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
کہیں کم کہیں زیادہ اکثر ہمہ تن گوش ، ویسے بولنے پر اب بھی آپ لوگوں کو کوئی شک ہے۔

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
لو جی یہ تو بہت ہی آسان بات ہے جب وہ مستقل بحث پہ آمادہ ہو تو میں اسکو مزید اکساتا ہوں کہ بولتے جاؤں کب تک بول لے گا جب وہ خاموش ہونے لگتا تو میں پھر سے کوئی تنکا لگا دیتا پھر شروع ہو جاتا ہے۔

آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
پتا نہیں جی یہ تو آپ بتائیں کہ کیسا مزاج ہے۔

سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
پہلے یہ بتائیں جی ایس آئی سسٹم میں بتاؤں کا سی جی ایس کے کتنی ہے۔یا پھر تول کے بتاؤں یا اندازہ سے۔

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
جی ہاں میں اکثر کوئی چیز رکھ کے دور جا کر کہتا ہوں وہاں یہ چیز پڑی ہے ۔ پس ثابت ہوا کہ میں دور اندیش ہوں اور اسپورس سیکشن کو چکر لگا لیں لگ پتا جائے گا۔

مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
مضبوط کا ہوں یا کمزور کا اے تے نہیں پتا ، البتہ حساسیت نام کی کوئی چیز ہوتی ہے اے تے مینوں پتا ای نہیں سی۔

کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
ایک ہی زبان کو جانتا ہوں جو مُنہ میں تالو کے نیچے دانتوں کے پیچھے اور گلے کے آگے ہے۔

کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
فارسی سیکھنے کا شوق ہے اب محبت کا تو نہیں پتا۔ویسے یہ کیسے پتا لگتا ہے کہ محبت ہے کیا یہ بھی اسٹیٹ کا سوال ہے۔

کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
جتنے وقت میں تیار ہو جاؤں اتنا ہی وقت لیتا ہوں۔ ویسے کتنا وقت لینا چاہئیے۔

کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
جی تو جب اس نے بُلایا تو توجہ چاہیئے ناں۔ یہ بھی کوئی بات ہوئی کہ پہلے بُلا لیں پھر بُلائیں بھی ناں۔

عبداللہ
12-06-2014, 01:36 PM
لیں ماریہ بی بی کی معصوم معصوم حرکتوں کے بعد دوسری قسط بھی حاضر ہے اب لنکا کی سیریز ، ورلڈ کپ اور ومبلڈن اوپن کے بعد تیسری اور آخری قسط بھی بھیج دی جائے گی یا شائد درمیان میں ہی کہیں ریلیز ہو جائے۔ شکریہ

Shaista Zia
12-06-2014, 02:05 PM
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
نہیں جی میرا کوئی تکیہ ہے ناں کلام۔

ہے تو سہی جی جی وہی تو

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
جی ہاں میں اکثر کوئی چیز رکھ کے دور جا کر کہتا ہوں وہاں یہ چیز پڑی ہے ۔ پس ثابت ہوا کہ میں دور اندیش ہوں اور اسپورس سیکشن کو چکر لگا لیں لگ پتا جائے گا۔

;d;d

[/FONT]کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
ایک ہی زبان کو جانتا ہوں جو مُنہ میں تالو کے نیچے دانتوں کے پیچھے اور گلے کے آگے ہے۔

ہاہاہاہاہا بہت ہی عمدہ
;d;d

Ahmed Lone
12-06-2014, 08:34 PM
ارے واہ
عبداللہ بھائی کم چک کے رکھیں

عبداللہ
12-06-2014, 09:35 PM
ارے واہ
عبداللہ بھائی کم چک کے رکھیں

پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ

لو بھائی اور بتائیں اور کتنا چُکنا ہے::)۔

KishTaj
12-06-2014, 10:01 PM
ارے واہ مزید جوابات بھی آگئے۔۔۔۔۔۔۔
واہ واہ عبدُ اللہ بھائی۔۔۔۔۔ یہ دیکھیں میں مزید سوالات لائی۔:);d۔

آپ نے زندگی میں کون کون سی جگہوں پہ یادگار وقت گزارا؟
کس شہر میں بار بار جانا چاہیں گے؟
ڈائجسٹ پڑھتے تھے یا نہیں۔ اگر ہاں تو کون کون سے؟
گھریلو جھگڑے میں آپ کے خیال میں زیادہ قصور وار کون ہوتا ہے ۔۔ میاں یا بیوی۔؟؟
بچوں کو بگاڑنے یا سنوارنے میں زیادہ ہاتھ کس کا ہوتا ہے۔ ماں،باپ، یا معاشرہ۔
کون سے مہمان باعث رحمت اور کونسے باعث زحمت ہوتے ہیں۔ باعث زحمت مہمانوں کو بھگانے کا کوئی تیر باہدف نسخہ بتائیے۔
اگر آپ کو ہاتھی دیا جائے (چھپانے کو) تو کہاں چھپائیں گے؟
اگر آپ کو ایک دن کے لیے ایک ویران جزیرے پر بھیجا جائے تو کیا تین چیزیں لے کر جائیں گے؟
جب سنڈریلا کا گھنٹہ (لوڈ شیڈنگ) بجتا ھے تو سنڈریلا کے گھر والوں (کے ای ایس سی) کے لیے کیا القابات منہ سے نکلتے ھیں؟
آپ کو منڈے کی دن کی سب سے اچھی اور سب سے بری بات کون سی لگتی ہے۔(صبح صبح جلدی اٹھنے کے علاوہ)
کبھی رشوت دی یا لی؟
کونسے جانور سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ چھپکلی اور چوہے کے علاوہ۔
کیا بچپن میں پڑی ہوئی والدین کی کوئی پٹائی یاد ہے۔ جس کے ساتھ کوئی یاد جڑی ہو اور وہ پٹائی یادگار ہو گئی ہو(یہی کوئی شرارت یا چھوٹی کو مارنے کی وجہ سے)۔
انگریزی فکشن کی کوئی ایسی کتاب جو باقی سب کو بھی پڑھنے کو ریکمینڈ کریں گے؟
اردو کی پسندیدہ ترین کتاب؟
ٹی وی کا کونسا پروگرام شوق سے دیکھتے تھے
آپ کی ہم سب کے لیے کوئی ایک نصیحت؟

کیا آپ کا محبت پر یقین ہے؟
آپ کا پسندیدہ موسم اور اس کا استقبال کیسے کرتے ہیں۔؟
کبھی دل کیا کہ کسی کو بہت ماریں۔ (مطلب پٹائی کریں)۔

تعلیم اور جاب ساتھ ساتھ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے ٹائم کو مینج کرنا اور بعض دفعہ سخت محنت اور کوشش کے باوجود کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جسکا نتیجہ ناکامی ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پل آیا ہے تو اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے ۔۔۔ بہت مایوس ہوتے ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا پہلے سے زیادہ محنت کرنے کا عزم کرتے ہیں ؟
ہر انسان میں بہت سی عادتیں ہوتی ہیں کچھ اچھی اور کچھ بری ذرا یہ بتائیں کہ کون ایسی عادت ہے جو اب تک آپ کوشش کے باوجود نہیں ترک نہیں کر سکے؟
کوئی اسپیشل کھانا کاک ٹیل جو خود ایجاد کی ہو؟
کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکے؟
آج کے حالات و واقعات کی بیس پر اپنے آنے والے کل کے بارے میں کچھ سوچتے ہیں؟ (میرا مطلب فیوچر پلاننگ کرتے ہیں۔
اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گے ۔۔۔
آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔
اب ذرا یہ بتائیں کہ اخلاقی ذمہ داری اور مذہیبی ذمہ داری میں سے اگر انسان کسی ایک سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟
جب اتنے کلوذ رشتے ہوں تو کیا انکو یوں ایسی وجہ بیاں کر کے راہ فرار اختیار کی جائے تو کیا پھر بھی خوشخال زندگی گزاری جاسکتی ہے ؟انسانی زندگی ایک بہت سادہ اصول کے تحت چلتی ہے Give and Take کیا کہتے ہیں اس اصول کے بارے میں کیا یہ تین لفظوں کے اصول پر عمل کرنا اتنا ہی سادہ اور آساں ہے ؟
وہ کون سی جگہ/مقام/ کام/ ایسا ہے جس/جہاں کو/پر کرنے /جانے کو آپ کا کبھی دل نہیں کیا مگر مجبورا جانا پرٹا ہے ؟
کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتے ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال کئے تھے نہ تو تھوڑا سی تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )
آپ کنجوس ہیں یا فراغ دل ہیں ؟
اپنے آپ کو سب کے سامنے کوئی مشورہ یا کوئی نصیحت یا صلاح دینا چاہیں گے؟

کارٹون دیکھتے ہیں؟ کونسا پسند ہے؟
بچپن میں کہانیاں سنتے یا پڑھتے تھے بچوں والی ۔۔۔
صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گے؟
جب بیمار ہوتے ہیں تو کیا چڑچڑے ہوجاتے ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلے ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
گھر داری پسند ہے ، گھرداری کے کونسے کاموں سے بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں ذیادہ؟
روٹی پکانا آتی ہے؟ کبھی ٹرائی کی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔؟بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا
بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گے؟
نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹے رہتے ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟
قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتے ہیں یا ایسے ہی؟
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتے ہیں یا؟
کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کرتے ہیں؟
اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکے ہیں۔۔۔؟
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں؟
کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔۔ پکنک پر جاتے ہیں؟ سیر و تفریح کے لیئے آپ کی نظر میں سب سے بہترین جگہ؟
کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے
کرکٹ دیکھتے ہیں؟ ۔۔۔ کونسا کرکٹر پسند ہے اور کونسا ناپسند؟
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔ کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہیآپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔ تو آپ کیا کرتے ہیں؟ کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا وہاں سے چلے جاتے ہیں یا خاموشی سے سنتے رہتے ہیں یا مذید غصہ دلاتے ہیں؟
کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں؟
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟
کسی کے تھپڑ لگایا ہے؟
پانی کیسے پیتے ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔ یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خود کو تین لفظوں میں بیان کریں ۔

فلمیں دیکھتے تھے، کونسی انگلش، اردو، پنجابی ؟
اور ۔۔۔۔ انڈین یا پاکستانی ؟
پسندیدہ اداکار، اداکارہ؟
پسندیدہ کتابوں کے نام ؟
پسندیدہ گلوکار ؟
گھر کے باس آپ ہیں یا بیگم ؟
بچے آپ سے ڈرتے ہیں یا اپنی ماما سے ؟
گھراچھا ڈیکوریٹ کرنے میں آپ کو دلچسپی ہوتی ہے یا بیگم پر چھوڑ دیتے ہیں ؟
سفرنامے شوق سے پڑھتے ہیں یا نہیں ؟
سرمہ لگاتے ہیں آپ؟

لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے ؟
نیند اور بھوک اور پیاس میں سے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ کیا ؟
کتنے محب وطن ہیں؟
جشن آزادی مناتے ہیں تو کس طرح؟
پانی، بجلی، گیس. . ۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسے گے؟
بیماری میں ایک جگہ لیٹے رہتے ہیں۔ ۔ یاعام دنوں سے زیادہ گھومتے پھرتے ہیں؟

KishTaj
13-06-2014, 07:01 PM
ارے کہاں رہ گئے عبدُ اللہ بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔~???۔

Shaista Zia
13-06-2014, 07:13 PM
ارے کہاں رہ گئے عبدُ اللہ بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔~???۔

اب تو ورلڈ کپ ختم ہونے تک نہیں نظر آنے والے
??????

Ahmed Lone
13-06-2014, 07:48 PM
پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ پخ

لو بھائی اور بتائیں اور کتنا چُکنا ہے::)۔

بھائی اتنا بھی کم نہ چکو

یہ کونسا فونٹ ہے ڈبے ڈبے بنے آرہے آپ کو کام چک کے رکھنے کو بولا تھا آپ نے ڈبے چک لیے

KishTaj
14-06-2014, 09:53 AM
اب تو ورلڈ کپ ختم ہونے تک نہیں نظر آنے والے
??????

لگتا ہے ایک بار پھر ناراض ہونا پڑے گا;d۔

Masoom Bacha
14-06-2014, 09:50 PM
بہت اچھے جوابات آئے ہیں اب تک۔
حافظ جی ہیں ماشاءاللہ سے۔
شیخوپورہ یعنی صرف پینتیس کلومیٹر دور ہیں اپنے شہر سے۔
:)
کچھ جوابات پڑھ کے بے ساختہ ہنسی بھی آئی۔ خاص طور پر پیٹ کروڑی کڑوری جو بھی لکھا ہے، اس کو پڑھ کے۔
:D

شاد و آباد رہیں۔ آمین۔

عبداللہ
16-06-2014, 03:31 AM
ارے کہاں رہ گئے عبدُ اللہ بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔

آیا جی آیا ، بس 14 جولائی تک استراحت فرمائیں ، شکریہ::)۔

بھائی اتنا بھی کم نہ چکو

یہ کونسا فونٹ ہے ڈبے ڈبے بنے آرہے آپ کو کام چک کے رکھنے کو بولا تھا آپ نے ڈبے چک لیے

یہ وہی تو فونٹ ہے جس میں باقی سب پوسٹس ہوتی چلیں بتا دیں کتنا چُکنا ہے:cool:۔

بہت اچھے جوابات آئے ہیں اب تک۔
حافظ جی ہیں ماشاءاللہ سے۔
شیخوپورہ یعنی صرف پینتیس کلومیٹر دور ہیں اپنے شہر سے۔
:)
کچھ جوابات پڑھ کے بے ساختہ ہنسی بھی آئی۔ خاص طور پر پیٹ کروڑی کڑوری جو بھی لکھا ہے، اس کو پڑھ کے۔
:D

شاد و آباد رہیں۔ آمین۔

جی جی بھائی جی لیکن گاؤں تک جاتے جاتے 60 تک پہنچ ہی جاتا ہے۔
شکریہ جی شکریہ ہنستے مسکراتے اور آپ بھی شاد باد رھیں۔

KishTaj
20-06-2014, 09:45 AM
آیا جی آیا ، بس 14 جولائی تک استراحت فرمائیں ، شکریہ::)۔

یہ وہی تو فونٹ ہے جس میں باقی سب پوسٹس ہوتی چلیں بتا دیں کتنا چُکنا ہے:cool:۔

جی جی بھائی جی لیکن گاؤں تک جاتے جاتے 60 تک پہنچ ہی جاتا ہے۔
شکریہ جی شکریہ ہنستے مسکراتے اور آپ بھی شاد باد رھیں۔

السلامُ علیکم
یہ چودہ جولائی کو کیا ہونے والا ہے بھائی۔۔۔
کوئی مجھے بھی تو بتائے۔۔۔

Masoom Bacha
20-06-2014, 07:18 PM
جی جی بھائی جی لیکن گاؤں تک جاتے جاتے 60 تک پہنچ ہی جاتا ہے۔
شکریہ جی شکریہ ہنستے مسکراتے اور آپ بھی شاد باد رھیں۔

کوئی گل نئی جناب۔
میں ایل ڈی اے دفتر میں جاتا ہوں جوہر ٹاؤن روزانہ۔
وہ مجھے گھر سے تیس کلومیٹر ایک سائیڈ کا پڑ جاتا ہے۔
لیکن کیا کریں ”مج“ بوری ہے۔

عبداللہ
20-06-2014, 07:37 PM
کوئی گل نئی جناب۔
میں ایل ڈی اے دفتر میں جاتا ہوں جوہر ٹاؤن روزانہ۔
وہ مجھے گھر سے تیس کلومیٹر ایک سائیڈ کا پڑ جاتا ہے۔
لیکن کیا کریں ”مج“ بوری ہے۔

لیکن میری مج تو کالی ھے‎
‎???::)

Masoom Bacha
20-06-2014, 07:57 PM
لیکن میری مج تو کالی ھے‎
‎???::)
شکر ہے مج ہی کالی ہے۔
جب میں نے اتنا پڑھا کہ ”میری مج تو۔۔۔۔۔۔۔۔“۔
تو سوچا کہ آگے کوئی انہونی بات لکھی ہوگی۔
اور ازیوم یہ کر لیا کہ لکھا ہوگا:۔ ”میری مج تو کالا دودھ دیتی ہے “۔
;d

بعد میں پتہ چلا کہ کوئی خاص بات نہیں آپ کی مج میں۔
عام گجروں والی مج کی طرح کی ایک مج ہے آپ کی بھی۔
ہر مج کالی ہی ہوتی ہے پاجی۔
باقی مجیں کونسا ایسے سفید ہوتی ہیں کہ کپاس کے کھیت میں چھپ جائیں تو نظر نہ آسکیں۔
>:(

Masoom Bacha
20-06-2014, 08:17 PM
ویسے پاجی شیخوپورے میں ہرن مینار اور آپ کے علاوہ بھی کوئی چیز مشہور ہے یا نہیں؟۔
:o

Romana
20-06-2014, 11:28 PM
ghuma ghuma k batin kerny ka bara shoq hai bhai sab :confused:

KishTaj
21-06-2014, 12:51 AM
ghuma ghuma k batin kerny ka bara shoq hai bhai sab :confused:

کن بھائی صاحب کی بات ہو رہی ہے رومانہ سس؟

Romana
21-06-2014, 09:34 AM
کن بھائی صاحب کی بات ہو رہی ہے رومانہ سس؟

ABDULLAH BHAI ki kish or kiski ... toubah ksi sawal ka seedha jawab nai dia :confused::confused:

KishTaj
21-06-2014, 10:06 AM
ABDULLAH BHAI ki kish or kiski ... toubah ksi sawal ka seedha jawab nai dia :confused::confused:

جلیبی کی طرح سیدھے ہیں عبدُ اللہ بھائی ان سے الف کی طرح سیدھے جوابات کی توقع رکھنا چہ معنی دارد۔۔۔۔;)

عبداللہ
22-06-2014, 12:44 AM
شکر ہے مج ہی کالی ہے۔
جب میں نے اتنا پڑھا کہ ”میری مج تو۔۔۔۔۔۔۔۔“۔
تو سوچا کہ آگے کوئی انہونی بات لکھی ہوگی۔
اور ازیوم یہ کر لیا کہ لکھا ہوگا:۔ ”میری مج تو کالا دودھ دیتی ہے “۔

بعد میں پتہ چلا کہ کوئی خاص بات نہیں آپ کی مج میں۔
عام گجروں والی مج کی طرح کی ایک مج ہے آپ کی بھی۔
ہر مج کالی ہی ہوتی ہے پاجی۔
باقی مجیں کونسا ایسے سفید ہوتی ہیں کہ کپاس کے کھیت میں چھپ جائیں تو نظر نہ آسکیں۔

پاء جی چاچا نور نائی کے بقول ٹیکنیکلی (نوٹ ٹینیکلی کا لفظ میں نے اپنی طرف سے استعمال کیا ہے) مجوں کی دو ہی قسمیں ہوتی ہیں کالی اور سفید ، یہ جو بھوری مجیں جنہیں ہم کہتے اصل میں سفید مجوں کی ہی قسم ہے~۔

ویسے پاجی شیخوپورے میں ہرن مینار اور آپ کے علاوہ بھی کوئی چیز مشہور ہے یا نہیں؟۔

قلعہ شیخوپورہ ، مزار وارث شاہ

ghuma ghuma k batin kerny ka bara shoq hai bhai sab

یہ باتیں جھوٹی ہیں یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
اسی کوئی بات نہیں جی:(۔

جلیبی کی طرح سیدھے ہیں عبدُ اللہ بھائی ان سے الف کی طرح سیدھے جوابات کی توقع رکھنا چہ معنی دارد۔۔۔۔

جی جی وہی تو۔
ہن بندہ استاد جی دی کاپی وی ناں مارے::)۔

عبداللہ
22-06-2014, 01:58 AM
آپ نے زندگی میں کون کون سی جگہوں پہ یادگار وقت گزارا؟
یہ سوال کنفیوژن پیدا کرہا ہے آپ یادگار لمحات کی بابت پوچھ رہی ہیں یا کسی جگہ کے خیر دونوں کے متعلق عرض ہے کہ ابھی تک تو صرف خیالات کی دنیا میں ہی یادگار وقت گزارا ہے۔اسلئے پہلے ان باھر نکل آؤں پھر کچھ بتا پاؤں گا۔
کس شہر میں بار بار جانا چاہیں گے؟
زیادہ شہر نہیں پھرے جی، اسلئے پہلے کافی شہر پھرنا چاہونگا۔کافی شہروں میں اندرون و بیرون دونوں ممالک کے شہر آتے ہیں۔لیکن میرے خیال میں شائد میڈرڈ جانا بارہا پسند کروں۔
ڈائجسٹ پڑھتے تھے یا نہیں۔ اگر ہاں تو کون کون سے؟
وہ کیا ہوتا ہے جی،عمرو عیار کی چالاکیاں ، آںگلو بانگو ، ٹارزن کی کہانیاں ، عمران سیریز وغیرہ وغیرہ تو پڑھی ہے ڈائجسٹ کیا ہوتا ہے یہ بھی پڑھنے کا اتفاق نہیں
گھریلو جھگڑے میں آپ کے خیال میں زیادہ قصور وار کون ہوتا ہے ۔۔ میاں یا بیوی۔؟؟
:(:( زخموں پہ نمک چھڑکنے کا شکریہ
بچوں کو بگاڑنے یا سنوارنے میں زیادہ ہاتھ کس کا ہوتا ہے۔ ماں،باپ، یا معاشرہ۔
دوسرے بچوں کا۔نوٹ بات گہری ہے مذاق میں مت لیں ، گہرائی میں جا کر دیکھیں اب یہ مت پوچھنا جی کے کتنی گہرائی میں جانا ہے۔
کون سے مہمان باعث رحمت اور کونسے باعث زحمت ہوتے ہیں۔ باعث زحمت مہمانوں کو بھگانے کا کوئی تیر باہدف نسخہ بتائیے۔
جیسے ہی وہ آئے اگر سردیاں ہیں تو ٹھنڈا پانی پھینک دیں اور گرمیاں ہیں تو گھر کا میچ گرپ آف کر دیں۔
ویسے مہمان آنے دیا کریں اسی بہانے کچھ اچھا کھانے کا مل جاتا ہے::)۔
اگر آپ کو ہاتھی دیا جائے (چھپانے کو) تو کہاں چھپائیں گے؟
اپنی جیب میں
اگر آپ کو ایک دن کے لیے ایک ویران جزیرے پر بھیجا جائے تو کیا تین چیزیں لے کر جائیں گے؟
یہ بھی کوئی پوچھنے والی بات ہے ، لیپ ٹاپ ،وائی فائی اور کچھ کھانے کو ڈرائی فروٹ ٹائپ
جب سنڈریلا کا گھنٹہ (لوڈ شیڈنگ) بجتا ھے تو سنڈریلا کے گھر والوں (کے ای ایس سی) کے لیے کیا القابات منہ سے نکلتے ھیں؟
اتنے مانوس صیاد سے ہو گئے
اب رہائی ملے گی تو مر جائینگے
لوڈشیڈنگ کھپے جی، اب تو عادت اس قدر ہو گئی کہ کبھی تین چار گھنٹے لائٹ نا جائے تو بے چینی ہونے لگتی جا کیوں نہیں رہی;)۔
آپ کو منڈے کی دن کی سب سے اچھی اور سب سے بری بات کون سی لگتی ہے۔(صبح صبح جلدی اٹھنے کے علاوہ)
کرکٹ اور کرکٹ اور پھر کرکٹ
کبھی رشوت دی یا لی؟
لو دسو اے وی کوئی پوچھنے والی بات ہے۔
کونسے جانور سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ چھپکلی اور چوہے کے علاوہ۔
~انسان سے
کیا بچپن میں پڑی ہوئی والدین کی کوئی پٹائی یاد ہے۔ جس کے ساتھ کوئی یاد جڑی ہو اور وہ پٹائی یادگار ہو گئی ہو(یہی کوئی شرارت یا چھوٹی کو مارنے کی وجہ سے)۔
لو دسو ، بھلا مجھ سے معصوم کیا شرارت کر سکتا ہے جی۔ میں تو اتنا شریف ہوتا تھا کہ اکثر دوپہر کو غلیل سے دوسروں کے دروازوں کا نشانہ لے لے کہ اپنا نشانہ بہتر کرتا تھا۔ ہدوانے(تربوز) گرمی جبکہ سردی میں شکر قندی کو چوری کرنا۔ تاروں پہ کپڑوں کو غائب کرنا یا ادھر اُدھر کرنا۔ کسی کے گھر جا کے انکا مین سوئچ وغیرہ بند کر دینا وغیرہ وغیرہ میں نے کبھی نہیں کیا جی پھر مار کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا جی۔
انگریزی فکشن کی کوئی ایسی کتاب جو باقی سب کو بھی پڑھنے کو ریکمینڈ کریں گے؟
(الکیمسٹ)ABC والی
اردو کی پسندیدہ ترین کتاب؟
اردو کے پہلی کتاب (بہاؤ)۔
ٹی وی کا کونسا پروگرام شوق سے دیکھتے تھے
جو بھی لگا لو دیکھ لیتا ہوں جی۔ پاء ٹی وی سے اپنا دور کا سلام ہے سوائے میچز کے دنوں کے وہ بھی اب زیادہ تر میں لیپ ٹاپ پر ہی لائیو سٹریمنگ کر لیتا ہوں۔ ایسے میں جب بھی ٹی وی آن کرو تو جو کوئی بھی چینل پہلی نظر میں بھا جائے دیکھ لیتا ہوں۔
آپ کی ہم سب کے لیے کوئی ایک نصیحت؟
نصیحت نصیحت کردی نی میں آپ نصیحت ہوئی۔

عبداللہ
22-06-2014, 05:35 PM
کبھی دل کیا کہ کسی کو بہت ماریں۔ (مطلب پٹائی کریں)۔
بقول ۔۔۔۔۔ مجھے ایسی کچیچیاں چڑھتی ہیں کہ بس خدا کی پناہ۔
اور اکثر ہی کسی کو مارنے کا دل کرتا رہتا لیکن ۔۔۔۔۔۔
تعلیم اور جاب ساتھ ساتھ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے ٹائم کو مینج کرنا اور بعض دفعہ سخت محنت اور کوشش کے باوجود کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جسکا نتیجہ ناکامی ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پل آیا ہے تو اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے ۔۔۔
بہت مایوس ہوتے ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا پہلے سے زیادہ محنت کرنے کا عزم کرتے ہیں ؟
ایک تو جی ایسی کیفیت سے گزار نہیں جس میں دونوں کام اکھٹے کرنے پڑیں ،دوسرا یہ کہ ایسی صورتحال میں بندہ پریشان تو ہوتا ہی ہے اور ظاہری بات ہے نئے ولولے حوصلے عزم وغیرہ وغیرہ بھی کرتا ہے۔ لیکن اصل مسئلہ تب ہوتا جب دو چار گھنٹے میں بندہ دوبارہ پرسکون ہو جاتا اور ایسے عزم سگریٹ کی دھویں کی مانند چھلے بناتے غائب ہو جاتے ہیں۔
ہر انسان میں بہت سی عادتیں ہوتی ہیں کچھ اچھی اور کچھ بری ذرا یہ بتائیں کہ کون ایسی عادت ہے جو اب تک آپ کوشش کے باوجود نہیں ترک نہیں کر سکے؟
ہزاروں عادتیں ایسی کہ ہر عادت کو چھوڑنے کا دل کرے
لیکن کیا کریں چھٹتی نہیں کافر مُنہ کو لگی۔
کوئی اسپیشل کھانا کاک ٹیل جو خود ایجاد کی ہو؟
اگرچہ مجھے موجد بننے کا لیکن ایسا کوئی اتفاق نہیں ہو سکا۔
ویسے اگر انڈے اُبال کر انکو مایونیز میں اچھی طرح مکس کر کے تھوڑا سے نمک ڈال پھر بریڈ پہ لگا کر کھائیں جائیں تو کافی اچھا ٹیسٹ آ جاتا ہے۔
کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکے؟
کافی ساری ہیں جی۔
آج کے حالات و واقعات کی بیس پر اپنے آنے والے کل کے بارے میں کچھ سوچتے ہیں؟ (میرا مطلب فیوچر پلاننگ کرتے ہیں۔
جی جی بلکل میں اکثر آپا فردوس عاشق اعوان کے قیمتی مشورہ جات پر عمل کرنے کی بھرپور فیوچر پلاننگ ہے اسکے علاوہ چابی والی باجی کے مشورہ جات بھی لئے جائینگے~۔
اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گے ۔۔۔
یہ تو جی اس وقت پہ منحصر ہے میں لاکھ دعوے کروں لیکن جب بندہ ایک دفعہ حاوی ہو جاتے ہے تو کافی کچھ بھول جاتا ہے اسلئے کچھ کہہ نہیں سکتے۔

آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔
ایک دفعہ پھر سے دل جلانے کا شکریہ:(۔
اب ذرا یہ بتائیں کہ اخلاقی ذمہ داری اور مذہیبی ذمہ داری میں سے اگر انسان کسی ایک سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟
جی یہ عبداللہ کا انٹرویو ہو رہا ہے کسی مفکر کا نہیں۔ اپنے سوالات کی کانٹ چھانٹ کر کے پوچھیں شکریہ۔
جب اتنے کلوذ رشتے ہوں تو کیا انکو یوں ایسی وجہ بیاں کر کے راہ فرار اختیار کی جائے تو کیا پھر بھی خوشخال زندگی گزاری جاسکتی ہے ؟انسانی زندگی ایک بہت سادہ اصول کے تحت چلتی ہے Give and Take کیا کہتے ہیں اس اصول کے بارے میں کیا یہ تین لفظوں کے اصول پر عمل کرنا اتنا ہی سادہ اور آساں ہے ؟
راہ فرار بہت مشکل ہے جی بلکہ ناں ممکن ہی سمجھ لیں۔

عبداللہ
25-06-2014, 01:05 AM
وہ کون سی جگہ/مقام/ کام/ ایسا ہے جس/جہاں کو/پر کرنے /جانے کو آپ کا کبھی دل نہیں کیا مگر مجبورا جانا پرٹا ہے ؟
کوئی بھی کام ہو جی مجبوراً ہی کرنا پڑتا ہے بیشک دہی لینے ہی کیوں ناں جانا ہو۔
کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتے ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال کئے تھے نہ تو تھوڑا سی تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )
پتا نہیں جی بہارد کس کو کہتے ہیں۔ لیکن یہ ہے آئینہ دیکھ کے بلکل وی نہیں لگدا۔ اور یہ ہے جی میں اکثر رات کو اکیلا کھیتوں میں پانی وغیرہ دینے کا فریضہ بھی انجام دے چکوں ہوں کوئی ڈر وغیرہ نہیں لگا تھا۔
آپ کنجوس ہیں یا فراغ دل ہیں ؟
یہ تو دوسرے ہی بتا سکتے ہیں جی اب بندہ خود کو ہمیشہ بہتر آپشن پر ہی رکھے گا ناں۔
اپنے آپ کو سب کے سامنے کوئی مشورہ یا کوئی نصیحت یا صلاح دینا چاہیں گے؟
مجنی توڑنےکی انتہا ہوگئی جی۔

کارٹون دیکھتے ہیں؟ کونسا پسند ہے؟
اب نہیں دیکھتاجی۔ نہیں تو صبح سویرے 7 بجے کی خبروں کے بعد پہلے چچا جی پھر توثیق حیدر پھر شائد کوئی اور اپنی شکل دیکھتا سلام وغیرہ کرتا اور کہنا جی جی بچوں کو سکول جانے کی جلدی ہے تو پہلے چلتے ہیں کارٹونز کی طرف پھر باقی باتیں ہونگی۔ وہ ضرور دیکھتا تھا جی۔
بچپن میں کہانیاں سنتے یا پڑھتے تھے بچوں والی ۔۔۔
سنی بھی ہیں جی اور ٹارزن کی عمرو عیار آنگلو بانگلو وغیرہ پڑھی بھی ہیں۔ بلکہ ایک کزن کی تو کہانیاں سنانے کا بڑا ہی کوئی شوق تھا اور مجھے سننے کا بلکہ میں اس سے اب بھی سن لیتا ہوں;)۔جب کبھی مل جائیں۔
صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
نیند جی قسم سے۔
اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گے؟
پھل کوئی سا بھی ہو بس پیسے دوسرا دے۔اب جب وہ پیسے دے ہی رہا تو اگر تربوز ہو جائے تو۔
ویسے چائے پینے کا مقابلہ نہیں ہو سکتا کیا جی۔
جب بیمار ہوتے ہیں تو کیا چڑچڑے ہوجاتے ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
الحمدللہ جی بیمار شیمار بہت کم ہی ہوتا آخری وقت جب ڈاکٹر کا دیدار کیا تھا تب 2010 میں ٹانگ جل گئی تھی اور بیڈ پر مسلسل استراحت کرنے کی وجہ سے لاکڑا کاکڑا یعنی خسرہ ہوا تھا اس سے قبل کب ڈاکٹر یاترا کی تھی کچھ یاد نہیں۔
کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلے ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
مجھ میں اور بڑے بھائی کے درمیان تقریباً 9 سال کا تفاوت ہے اور ان سے بڑھوں میں اور بھی زیادہ اس طرح ان سے اس طرح کی ایکٹیویٹیز بہت کم بلکہ ناں ہونے کے برابر رہیں۔
گھر داری پسند ہے ، گھرداری کے کونسے کاموں سے بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں ذیادہ؟
گھر داری مطلب گھر کے اندر جی جی بہت زیادہ پسند ہے۔
اور کم دلچسپی جی کسی بھی کام سے جبکہ زیادہ دلچسپ چارپائی ہو میں ہوں لیپ ٹاپ اور کوئی ناں کوئی میچ۔
روٹی پکانا آتی ہے؟ کبھی ٹرائی کی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔؟بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا
بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گے؟

تو گھر سے باہر نکل جاؤں گا جی اور کیا۔
نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹے رہتے ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟
جی نیند اور میری کوئی پچپن کا شریکا ہے۔ یا چچا جی کتاب پڑھ کر میں اصل میں ہی الوؤں کو اپنا بھائی سمجھ لیا جو انکی طرح جاگتا ہی رہتا ہوں۔

somiamaqsood
25-06-2014, 01:38 AM
عبداللہ بھائی اتنے مزے کہ جوابات ہیں کہ پڑھتے ہوئے میں تو بس ہنستی ہی رہتی ہوں۔ اب یہ نہ کہیے گا کہ مزے کے کیسے ہیں کھا کر تو نہیں دیکھے۔:):)

عبداللہ
25-06-2014, 01:47 AM
نہیں جی بس یہ ہی پوچھوں گا کتنے دیر ہنستی رہتی ہیں::)۔

somiamaqsood
25-06-2014, 01:50 AM
جب تک جواب پڑھتی رہی

عبداللہ
25-06-2014, 01:55 AM
چلیں پھر دوبارہ پڑھ لیں جواب:p۔

somiamaqsood
25-06-2014, 01:58 AM
دوبارہ کیوں مزید سوال ختم ہو گئے کیا؟؟ اگر ایسا ہے تو کشش سس جلدی سے مزید سوال لے کر آئیں۔

عبداللہ
25-06-2014, 02:01 AM
نہیں جی جواب ختم ہو گئے ہیں۔
اوہ ناں جی ناں کشی مشی اب رہنے دو
ورلڈ کپ ختم ہو لینے دو جی۔
یا پھر ایک ایک سوال پوچھیں میں انکا جواب دیتا جاؤں گا
ایسے بہت اوکھا لگتا ہے۔

somiamaqsood
25-06-2014, 02:07 AM
ورلڈ کپ کے بعد کہیں گے کہ رمضان کے بعد اور پھر کہیں گے عید کے بعد اور عید کے بعد کوئی نیا بہانہ ہو گا۔اور انٹرویو تو مشکل کام کرنے والوں کا ہی لیا جاتا ہے نا

;)

عبداللہ
25-06-2014, 02:14 AM
قسم چوا لو جی میں کوئی مشکل کام کیا ہو تو۔
میں دانے چکی پہ رکھنے نہیں جاتا بیشک دو دن روٹیاں تندور کی کھانی پڑ جائیں۔
ویسے ڈیڑھ مہنے کا تو آپ نے بتا دیا آگے کا میں سوچتا ہوں۔

somiamaqsood
25-06-2014, 02:21 AM
جتنی محنت سوچنے میں کرنی ہے اس سے آدھی محنت سے مزید جوابات دیتے جائیں۔ شاباش:)

عبداللہ
25-06-2014, 02:23 AM
سوچنے میں بھلا کونسی محنت ہوتی ہے
ویسے سوال ایک ایک کر کے پوچھے جائیں تو جواب دینے میں آسانی رہتی۔
مثلاً آپ نے کوئی سوال پوچھنا ہو یا کسی اور ممبر نے۔

somiamaqsood
25-06-2014, 02:28 AM
چلیں ٹھیک ہے اگلی بار کسی سوال کے ساتھ آوں گی ۔ ابھی کے لیے اللہ حافظ:)

Ahmed Lone
25-06-2014, 03:06 AM
https://fbcdn-photos-h-a.akamaihd.net/hphotos-ak-xap1/t1.0-0/10375910_570206219762615_6153341131790296749_a.jpg

یہ چارپائی سے آپ کی محبت پر وڈا کپ

ویسے آپ نے اپنا وزن کیسے کنٹرول کر رکھا ہے؟ کھاتے کم ہیں؟ یا کوئی خاص ورزش؟ چارپائی والے تو اکثر موٹے ہو جاتے ہیں

عبداللہ
25-06-2014, 07:25 PM
شکریہ شکریہ چلو کسی بات پر تو وڈا کپ ملا
اور دوسری بات کے لئے عرٖض ہے کہ ایک دفعہ یازغل پاء جی اپنے ہی تھریڈ میں ارشاد فرمایا تھا کہ غالباً دیر تک جاگنے اور چائے کی کثرت نوشی کے سبب انکا پیٹ کبھی اپنے آپ سے باہر نہیں ہوا۔ حالانکہ وہ اکثر کچھ ناں کچھ چرتے میرا مطلب کے کھاتے رہتے ہیں تو میرا بھی کچھ ایسا ہی حساب ہے جی۔

somiamaqsood
25-06-2014, 08:25 PM
سوال: آپ اپنا اصل نام کیوں چھپاتے ہیں ؟کوئی خاص وجہ؟

عبداللہ
25-06-2014, 08:52 PM
ویسے اگر ایسے سوال کئے جائیں تو یقیناً مزہ آئے گا انٹرویو دینے میں۔

سوال: آپ اپنا اصل نام کیوں چھپاتے ہیں ؟کوئی خاص وجہ؟

:o:eek:

ایسی کوئی بات ہے ہی نہیں جی بقول مشہور میکسیکن فلاسفر ہرنانینڈز لونے والا
جانے نجانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے
::)::)

عبداللہ
25-06-2014, 11:25 PM
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتے ہیں یا؟
نہیں جی لیکچر وغیرہ سے میرا دور دراز سے کوئی تعلق ہاں دور دراز کی پھوپھیوں سے ہے ، کیا پتا جی کل کلاں کوئی بچوں کی نانی بن جائے تو۔۔۔
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کرتے ہیں؟
جی ظاہر ہے پسند ہی ہو گی۔ لیکن یہ ہے اس دن حکم پٹھے وڈنے (چارہ کاٹنے) کا ناں ہو۔ جی میں چھت پر چڑھ کے اذانیں دینا شروع کر دیتا ہوں۔کیسے انجوائے کرنا ہے جی بھابھی کا ترلا کرتا ہوں کوئی پکوڑے سموسے بنا دے اور وہ آگے سے بیسن ، دھنیا ، پودینہ ، سوکھا دھنیا ، پالک ، ہری مرچیں تیل وغیرہ وغیرہ لانے کا حکم صادر کر دیتی لہذا میں ڈھیلے سے مُنہ سے کہہ دیتا ہوں چائے ہی بنا دیں۔
اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکے ہیں۔۔۔؟
ٹکرانے کا کیا ہے جی روشنی میں بھی ٹکرا جاتا خاص کر اُن کانچ کے دروازوں سے جن پر "پُل" اور "پُش" لکھا ہوتا۔ بس اب کسی حسینہ دوشیزہ سے کسی فلمی سین کی طرح ٹکرانے کا انتظار ہی رہتا ہے۔
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں؟
بلکل وی نہیں۔
کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔۔ پکنک پر جاتے ہیں؟ سیر و تفریح کے لیئے آپ کی نظر میں سب سے بہترین جگہ؟
کسی بھی درخت کے نیچے ایک رسی سے ایک ڈنڈا لٹکا کر اور اسکے اوپر تھوڑا سا کپڑا ڈال کر نرم بنانے کو۔ اس سے بہتر جھولا نہیں ہے جی۔ کچھ زیادہ سیر سپاٹے نہیں کئے کوئی بھی جگہ جو آپ کو بھاہ جائے بہترین جگہ ہوتی ہے۔ اب وہ کسی گھر کے تڑے پر منجی ڈال کر بیٹھنا بھی ہو سکتا ہے یا پھر کسی کیفے پر جا کر شیشہ پینا بھی۔
کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
گھوڑے+ بگھی + اونٹ کی سواری کی ہے جی البتہ ہاتھی کی سواری کا اتفاق نہیں ہوا ویسے ہاتھی سوار ہو کر صرف یہ دیکھنا چاھوں گا کہ اسکے کان ہلنے سے ہوا آتی ہے کیا وہ کیاں ناں بندہ ایک ہاتھی ہی لے آتا اگر یو پی ایس یا جنریٹر ناں جب بجلی گئی اس کی کانوں سے ڈوری باندھ کر اسکا تُنکا مار دینگے۔
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
نہیں جی نہیں آتی۔ وہ کیا ناں گاؤں سے ملحقہ نہر زیادہ گہری ناں تھی کہ اس میں نہانے کے تیرنا سیکھا جاتا اسلئے ناں ہی کوششیں کی اور ناں ہی سیکھیں۔
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے
اللہ میاں ہر برے ٹائم توں بچائے ، گول گھپے گول گھپے گول گھپے آئے
کرکٹ دیکھتے ہیں؟ ۔۔۔ کونسا کرکٹر پسند ہے اور کونسا ناپسند؟
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
یہ تو ایسے ہی ہے جی جیسے اندھے سے پوچھ لیا جائے کہ آنکھیں چاہئیے ، جی جی بہت شوق اورجوش و خروش سے دیکھتا ہوں۔ پسندیدہ کھلاڑیوں کی فہرست طویل ہے مہیلا سنگا ،محمد یوسف ، راہول ڈریوڈ ، انضی ، پونٹنگ ،بیون ، فلیمنگ کیلس ، ابے بی ڈی، چندرپال ، اور برائن چارلس لارا وغیرہ وغیرہ
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔ کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی
وہی جو اب آپ مجھ سے چاہتی ہیں ایک تقریر جھاڑوں نصیحتوں کی اور بعد میں خود بھی بھول جاؤں
آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔ تو آپ کیا کرتے ہیں؟ کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا وہاں سے چلے جاتے ہیں یا خاموشی سے سنتے رہتے ہیں یا مذید غصہ دلاتے ہیں؟
یہ تو سچوئشن بہ سچوئشن اور وقت بہ وقت بندہ برائے بندہ بدلتی رہتی ہے۔ کسی کو غصہ دلایا بھی جاتا کسی کا کم کیا جاتا ہے کسی کی سنتے رہتے ہیں لیکن سنتے رہنے میں ہی عافیت بندہ بعد کی بہت سے سوریوں سے بچ جاتا ہے اور آنکھیں ملانے میں بھی پریشانی نہیں ہوتی
کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
اُن پر کیا غصہ کرنا جو پہلے ہی ہمارے دھتکارے ہیں۔ لیکن بعض اوقات کچھ فقیر انتہائی لیچڑ بن جاتے ہیں بندہ چڑ چڑا سا ہو کر اوکھا اوکھا اور روکھا روکھا بول جاتا ہے۔
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں؟
راہ چلتے ہوئے راہ کا خیال رکھتا ہوں کہ کسی غلط گلی ناں مُڑ جاؤں وہ جی کیا بات ہے کہ اماں بے بے فرماتی ہیں پُتر سیدھی گلی جایا تے آیا کر۔
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟
میں بھی اسکو غور سے دیکھ لوں گا جی۔شائدہ میری ہی پہچان میں آجائے۔
کسی کے تھپڑ لگایا ہے؟
تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاب ، پیار سے لگتا ہے۔
سُنا تو ہو گا ہی جی۔ اسلئے کوشش ہوتی ہے ایسا ناں کیا جائے اور ناں ہی کیا ہے۔
پانی کیسے پیتے ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔ یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیٹھ کر اور تین سانسوں میں پینے کی کوشش کرتے ہوں جی۔
خود کو تین لفظوں میں بیان کریں ۔
خود کو بیان کرنا بہت مشکل ہے جی البتہ آپ سب کو اجازت بلکہ درخواست ہے کہ آپ یہ کام کر دیں ، شکریہ۔

عبداللہ
26-06-2014, 01:21 AM
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کافی سارے تھے اور ہیں لیکن سر احسان صاب اللہ انکو جنت نصیب فرمائیں۔ سے خصوصی الفت رہی تھی۔
کونسا مضمون پسند ہے؟
کیمسٹری (آرگینگ)+میتھیمیٹکس ، نوٹ پسند کا مطلب یہ نہیں کہ آتے بھی ہیں/
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
ویسے تو کوئی بھی نہیں لیکن اگر جواب لازمی دینا ہے تو بائیولوجی یا پھر مطالعہ پاکستان لکھنا بڑا پڑتا تھا۔
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
دونوں سوالات کا جواب آپ بتلائیں جی۔
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
لو دسو جی بھلا کھانے کو بھی کوئی پسند نا پسندہوتی جو بھی ڈش ملے جی کھا پی جاتے ہیں لیکن اگر فرنی/ کھیر میٹھے میں اور سادہ نمکین چاول یا چائینز ہو جائیں تو۔
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کوئی خاص کبھی غور نہیں کیا وقت کیحساب سے جو بھی اچھا لگ جائے۔
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
تھوڑی سے تیز قسم کی ۔
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
شلوار قمیض ۔
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
وقت سارے ہی اچھے ہوتے ہیں لیکن رات کا پچھلا پہر کہہ سکتے ہیں۔
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
تصویری دنیا کے مطابق تو سر سبز قسم کے میدان شمالی علاقہ جات کے۔
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
بقلم یاز بھائی
علم سارے ہی اچھے ہیں۔ جادو کا علم اسلام میں سب سے زیادہ نا پسند کیا جاتا لیکن وہ بھی اچھا ہے کیونکہ اس علم کی وجہ سے موسٰی علیہ السلام کے مد مقابل جادوگروں کا ایمان کی تقفیق حاصل ہوئی، لیکن علم علم ہونا چاہئیے معلومات نہیں۔
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
میں خود ہی۔
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پتا نہیں رشتے داریوں سے دور کا سلام ہےجی۔سوائے دور دراز کی پھوپھیوں ، ماسیوں وغیرہ سے وجہ اوپر بھی بتائی ہے جی۔

somiamaqsood
26-06-2014, 01:31 AM
عبداللہ بھائی! یاز بھائی اپنے لیکچرز کہاں دیتے ہیں؟ مجھے بھی ان کی شاگردی اختیار کرنی ہے۔

Ahmed Lone
26-06-2014, 02:22 AM
عبداللہ بھائی! یاز بھائی اپنے لیکچرز کہاں دیتے ہیں؟ مجھے بھی ان کی شاگردی اختیار کرنی ہے۔

جی مجھے بھی

اب کتنے گز لمبی پگڑی لاوں؟

Saima
26-06-2014, 03:49 AM
عبداللہ بھائی! یاز بھائی اپنے لیکچرز کہاں دیتے ہیں؟ مجھے بھی ان کی شاگردی اختیار کرنی ہے۔

شائد عبداللہ کے خوابوں میں دیتے ہیں - ورنہ میں نے تو یونیورسٹی کا ہر تھریڈ چھان مارا- مجھے تو کہیں نہیں ملے
:(;)

riffat78
26-06-2014, 04:19 AM
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
لو جی یہ تو بہت ہی آسان بات ہے جب وہ مستقل بحث پہ آمادہ ہو تو میں اسکو مزید اکساتا ہوں کہ بولتے جاؤں کب تک بول لے گا جب وہ خاموش ہونے لگتا تو میں پھر سے کوئی تنکا لگا دیتا پھر شروع ہو جاتا ہے۔

مطلب تیلی لگانے میں ماہر ہیں ؟

آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔
ایک دفعہ پھر سے دل جلانے کا شکریہ۔

یہ ہر دوسرے سوال پر دل کیوں جلتا ہے آپ کا

کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتے ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال کئے تھے نہ تو تھوڑا سی تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )
پتا نہیں جی بہارد کس کو کہتے ہیں۔ لیکن یہ ہے آئینہ دیکھ کے بلکل وی نہیں لگدا۔ اور یہ ہے جی میں اکثر رات کو اکیلا کھیتوں میں پانی وغیرہ دینے کا فریضہ بھی انجام دے چکوں ہوں کوئی ڈر وغیرہ نہیں لگا تھا

آپ کو دیکھ کر کس کو کو ڈر لگا ویسے

عبداللہ
26-06-2014, 12:10 PM
اوہ آیا میرا ویر رفعت آنٹی۔
اب مزہ آئے گا سوالات کا جوابات دینے کا۔
آنٹی ویر جی ایسے سوالات جاری رکھیں۔

مطلب تیلی لگانے میں ماہر ہیں ؟

نہیں تو جی بس اس کے دل کا غبار ایک ہی دفعہ نکال لیتا ہوں وہ کیا ہے بار بار پھٹنے سے زیادہ نقصان کا خدشہ ہوتا ہے۔ ہر کسی کو

یہ ہر دوسرے سوال پر دل کیوں جلتا ہے آپ کا

سوال بھی تو دیکھیں ناں جی۔
یہ بھی کوئی پوچھنے والے سوال ایک تو بیوی ندارد اور پھر ایسے سوال

آپ کو دیکھ کر کس کو کو ڈر لگا ویسے
یہ اچھا سوال ہے جی۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے دیوار پہ ایک چھپکی تھی جیسے ہی میں اس کی طرف بڑھا وہ دوڑ کر کسی کونے کھدرے میں چھپ گئی
پس ثابت ہوا کہ وہ مجھ سے ڈرتی ہے۔ ایسا ہی حال کچھ دوسرے جانوروں کا بھی لیکن ایک مج ہے وہ تو ایسا ڈرتی ہے کہ پوچھیں مت بس ایک دفعہ اسے مولا بخش کے حوالے کیا تھا مجال ہے اب جو کبھی دودھ دھوتے وقت ہلتی بھی ہو وغیرہ وغیرہ

عبداللہ
26-06-2014, 12:20 PM
عبداللہ بھائی! یاز بھائی اپنے لیکچرز کہاں دیتے ہیں؟ مجھے بھی ان کی شاگردی اختیار کرنی ہے۔

اب تو جی استاد محترم کی شاگردی کا وقت گزر چُکا جی اب انکے کسی شاگرد کی شاگردی اختیار کر لیں میں نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔ ویسے کافی سارے لیکچر یہاں ہی موجود ہیں جی۔

جی مجھے بھی

اب کتنے گز لمبی پگڑی لاوں؟

یہ پگڑی ہے کہ گرگٹ کی زبان جو لمبی ہوتی چلی جائے خیر آپ بھی اوپر والے مشورے پر عمل کریں۔

شائد عبداللہ کے خوابوں میں دیتے ہیں - ورنہ میں نے تو یونیورسٹی کا ہر تھریڈ چھان مارا- مجھے تو کہیں نہیں ملے
:(;)

لو دسو میرا نام جیسے عبداللہ قادری ہے جو میرے خوابوں میں مسلسل 7 سال سے یاز پاء جی لیکچر دے رہے جیسے طاہر القادری صاب کو علامہ جلال الدین سیوطی اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے دیے ہیں۔

یہیں ہیں جی اگر تلاش کرنے کی نیت ہو۔

somiamaqsood
26-06-2014, 04:04 PM
ان کے شاگرد کو دیکھ کر آئی مین پڑھ کر ہی ان کی شاگردی کا خیال آیا ۔یہاں کہاں یہ بھی بتا دیں یا پھر کوئی لنک ہے تو وہ ہی بتا دیں۔کلاس کے جیلس سٹوڈنٹس والی حرکتیں نہ کریں۔

اب تو جی استاد محترم کی شاگردی کا وقت گزر چُکا جی اب انکے کسی شاگرد کی شاگردی اختیار کر لیں میں نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔ ویسے کافی سارے لیکچر یہاں ہی موجود ہیں جی۔

لو دسو میرا نام جیسے عبداللہ قادری ہے جو میرے خوابوں میں مسلسل 7 سال سے یاز پاء جی لیکچر دے رہے جیسے طاہر القادری صاب کو علامہ جلال الدین سیوطی اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے دیے ہیں۔

یہیں ہیں جی اگر تلاش کرنے کی نیت ہو۔

عبداللہ
26-06-2014, 04:54 PM
Lo dasso phala mere ustad ke trp barh rahi tu main q jelous hun ga
50000 se ziada posts hain g idhr udhr jhanky mil jain ge wase unki bataon ka aik thread bhi banaya tha link dhondh ke daita hun. Wagera wagera

ان کے شاگرد کو دیکھ کر آئی مین پڑھ کر ہی ان کی شاگردی کا خیال آیا ۔یہاں کہاں یہ بھی بتا دیں یا پھر کوئی لنک ہے تو وہ ہی بتا دیں۔کلاس کے جیلس سٹوڈنٹس والی حرکتیں نہ کریں۔

somiamaqsood
26-06-2014, 05:00 PM
Lo dasso phala mere ustad ke trp barh rahi tu main q jelous hun ge
50000 se ziada posts hain g idhr udhr jhanky mil jain ge wase unki bataon ka aik thread bhi banaya tha link dhondh ke daita hun. Wagera wagera
او کے جلدی ڈھونڈیں

Shaista Zia
26-06-2014, 06:09 PM
عبداللہ بھائی کچھ سوال میری طرف سے بھی۔

آپ کا پسندیدہ ترین سیاست دان کون ہے اور کیوں اور ناپسندیدہ ترین کون ہے اور کیوں؟

اگر آپ کو اپنی فیملی، فرینڈز یا جاننے والوں میں سے کسی ایک انسان کا انتخاب کرنا پڑے تو آپ کسے چنیں گے؟

اگر زندگی میں ایک قتل کی اجازت ہوتی تو کس کو کرتے؟

اپنی زندگی کا کوئی ایسا واقعہ بتائیے جس کو یاد کر کے دل چاہے زمین پھٹے اور آپ اس میں سما جائیں، مطلب شرمندگی ہوتی ہو۔

اپنے بچپن کا پسندیدہ ترین پروگرام بتائیے اور یہ بھی بتائیے کیوں پسند ہے۔

اپنے ننھیال والوں سے زیادہ محبت ہے یا ددھیال والوں سے؟

باقی سوال بعد میں 8)8)8)۔۔۔۔۔۔

عبداللہ
26-06-2014, 07:24 PM
sawal jitnay mrzi krain lkn aisy he thoray thoray kr k

عبداللہ
26-06-2014, 08:11 PM
عبداللہ بھائی کچھ سوال میری طرف سے بھی۔

سوال آپکے جواب ہمارے۔

آپ کا پسندیدہ ترین سیاست دان کون ہے اور کیوں اور ناپسندیدہ ترین کون ہے اور کیوں؟

پسندیدہ ترین چوہدری صاب،اچھے سیاسی کھلاڑی ہیں اور ناپسند کوئی بھی نہیں کیونکہ بقول استاد محترم ماظق پاء جی اُن کا کام سیاہست کرنا ہے اور وہ کر رہے ہیں۔ تو پھر ہمیں انکے کردار کی بجائے اپنے پہ سوچنا چاہئیے۔

اگر آپ کو اپنی فیملی، فرینڈز یا جاننے والوں میں سے کسی ایک انسان کا انتخاب کرنا پڑے تو آپ کسے چنیں گے؟

یقیناً فیملی ہی جی۔

اگر زندگی میں ایک قتل کی اجازت ہوتی تو کس کو کرتے؟

یقین کریں معاف کر دوں گا۔

اپنی زندگی کا کوئی ایسا واقعہ بتائیے جس کو یاد کر کے دل چاہے زمین پھٹے اور آپ اس میں سما جائیں، مطلب شرمندگی ہوتی ہو۔

:(:( معذرت جی۔

اپنے بچپن کا پسندیدہ ترین پروگرام بتائیے اور یہ بھی بتائیے کیوں پسند ہے۔

چچا جی کا صبح کا پرگرام ، عینک والا جن وغیرہ
چچا جی صبح صبح باتیں ہی ایسی سناتے تھے

اپنے ننھیال والوں سے زیادہ محبت ہے یا ددھیال والوں سے؟

دونوں سے یکساں کیونکہ ہمارے گاؤں والے ددھیالی گھر میں ابھی تک دیوار نہیں تایا ابو نے اپنا حصہ چچا کے حوالے کر رکھا ہے جبکہ ساتھ ہی ہمارے ہے۔ دونوں دروازے کھلے ہوتے جسکا جدھر سے دل کرتا اسے پھلانگ لیتا ہے۔
اور ماموں کا گھر بھی سامنے ہی اور انکے گھر ایک وڈی ساری نم (نیم) ہے جسکے تلے اکثر سبھی کزنز اور خالائیں جمع رہتی ہیں۔

باقی سوال بعد میں۔۔۔۔۔۔

باقی جواب بھی بعد میں۔

riffat78
26-06-2014, 08:14 PM
اوہ آیا میرا ویر رفعت آنٹی۔
اب مزہ آئے گا سوالات کا جوابات دینے کا۔
آنٹی ویر جی ایسے سوالات جاری رکھیں۔

کل فورم کا ایک ایک چپہ چھان مارا کہ ویر سے بہن ہو جاوں پر نا جی
ایک چیز بولیں یا ویر یا آنٹی
کنفیوز تو نہ کریں نا

ایک دو سوال میرے بھی

زندگی میں کبھی روئے ہین ۔۔۔مطلب مار کھا کھا کرتو روئے ہی ہوں گے ویسے دکھ کی انتہا سے ؟

امی سے دن میں کتنی بار ڈانٹ پڑتی ہے ہر وقت لیٹنے اور لیپ تاپ یوز کرنے پر /

کبھی ایسا ہوا کہ غلط وقت پر غیرت جگا کر نقصان اٹھایا ہو ؟نہیں سمجھ آئی نا۔۔۔جیسے لڑائی میں اکثر لوگ کہتے ہیں اور بندے کا پتر ہیں تے باہر نکل ۔۔۔اور باہر نکلنے پر جو حال ہوتا ہے اللہ معاف کرے ۔۔۔کبھی ہوا ایسا؟

زمین کے نام پر بہت قتل و غارت ہوتی ہے آپ کی بھی ماشاءاللہ زمینیں ہیں تو کتنے ہوئے اب تک۔۔۔
) ہم لوگوں نے تو بیچ دیں ساری اسی ڈر سے ہاہاہاہاہا

عبداللہ
26-06-2014, 08:35 PM
کل فورم کا ایک ایک چپہ چھان مارا کہ ویر سے بہن ہو جاوں پر نا جی
ایک چیز بولیں یا ویر یا آنٹی
کنفیوز تو نہ کریں نا

ٹھیک ہے جی آنٹی رفعت
اور کوئی نہیں نہیں معاملہ جلد یا بدیر ہو جائے گا ٹھیک
بقول چاچا نور نائی حوصلہ رکھ تے مرد بن مرد (محاورتاً کہا ہے جی)۔

ایک دو سوال میرے بھی

ایک تو ایسے سوال اور اوپر سے آپکا خراب حساب 1+2=3 جبکہ آپکے ایک تو پوچھے چار سوال ہیں اور بھی ایسے کہ ہر سوال میں مزید سوال۔

زندگی میں کبھی روئے ہین ۔۔۔مطلب مار کھا کھا کرتو روئے ہی ہوں گے ویسے دکھ کی انتہا سے ؟

ناں جی ایسے حسرتیں حسرت ہی رہ گئی دونوں صورتوں میں ہی۔

امی سے دن میں کتنی بار ڈانٹ پڑتی ہے ہر وقت لیٹنے اور لیپ تاپ یوز کرنے پر /

والدہ ماجدہ ایک تو ڈانٹتی نہیں ویسے ہی اور دوسرا وہ آجکل گاؤں ہوتی ہیں۔

کبھی ایسا ہوا کہ غلط وقت پر غیرت جگا کر نقصان اٹھایا ہو ؟نہیں سمجھ آئی نا۔۔۔جیسے لڑائی میں اکثر لوگ کہتے ہیں اور بندے کا پتر ہیں تے باہر نکل ۔۔۔اور باہر نکلنے پر جو حال ہوتا ہے اللہ معاف کرے ۔۔۔کبھی ہوا ایسا؟

نہیں نہیں میں اپنی غیرت کو بہت بچا کر رکھتا ہوں بلکہ مطمئن بغیرت بھی بن جاتا ہوں کبھی کبھی۔

زمین کے نام پر بہت قتل و غارت ہوتی ہے آپ کی بھی ماشاءاللہ زمینیں ہیں تو کتنے ہوئے اب تک۔۔۔
) ہم لوگوں نے تو بیچ دیں ساری اسی ڈر سے ہاہاہاہاہا

ناں جی ایسی کوئی گل نہیں اور اللہ میاں ایسی باتوں سے دور ہی رکھیں۔

Swan
26-06-2014, 08:43 PM
کتنی دفهہ ریڈ سگنل توڑا

سیٹ بیلٹ لگاتے هیں کہ نہیں

عبداللہ
26-06-2014, 08:52 PM
کتنی دفهہ ریڈ سگنل توڑا

سیٹ بیلٹ لگاتے هیں کہ نہیں

دفعہ کا تو پتا نہیں بس توڑ تاڑ لیتا ہوں بلکہ کبھی موقع ملے تو پتھر سے بھی توڑ دیتا ہوں۔

عبداللہ
26-06-2014, 08:56 PM
یازغل بھائی کی باتیں۔ (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=97461)

استاد محترم کی چند ایک باتوں کا تھریڈ ابھی مزید کرنی تھیں کہ تھریڈ کو تالا اور تالے کو زنگال لگ گیا ۔ اب سوچ رہا ہوں دوبارہ تھریڈ بنا لوں

اور جی ایک بات یاد رکھیں صرف استاد جی کی باتوں سے متاثر ہوں میری جگہ لینے کی کوشش ہرگز ناں کرنا

اور دوسری ذکر ہے کہ یہ تھریڈ بنائے ہوئے عرصہ گزر گیا اور جو آپ آجکل ایف بی پر پیچز دیکھ رہے ہیں اس کی باتیں اس کی باتیں یہاں کی باتیں وہاں کی باتیں چاچے مامے تائے پھوپھی کی باتیں وہ سب اسکی کاپی وغیرہ لگتے ہیں::)::)۔

عبداللہ
27-06-2014, 12:50 AM
فلمیں دیکھتے تھے، کونسی انگلش، اردو، پنجابی ؟
اور ۔۔۔۔ انڈین یا پاکستانی ؟
فلمیں اور ڈرامے زیادہ پسند نہیں بس وہی دیکھ لیتا ہوں جنکی ہائپ زیادہ بن جائے ۔ ویسے انڈین پنجابی زیادہ شوق سے دیکھتا ہوں۔
پسندیدہ اداکار، اداکارہ؟
ایسی تنقیدی نظروں سے کبھی کسی کو دیکھا ہی ناہیں ۔
بقول استاد جو بھی ہے سب اچھا ہے۔
پسندیدہ کتابوں کے نام ؟
پہلے جنکے بتائیں تھے اُن پہ بے اعتباری ہے۔
گھر کے باس آپ ہیں یا بیگم ؟
:(:(
بچے آپ سے ڈرتے ہیں یا اپنی ماما سے ؟

یہ بتا دیں آپ چاہتی ہیں کیوں دل کے پھپھولے بار بار چھیڑ رہی ہیں پہلے تو بات بیوی تک تھی چلو مان لیا اب بچے بھی آ گئے۔

گھراچھا ڈیکوریٹ کرنے میں آپ کو دلچسپی ہوتی ہے یا بیگم پر چھوڑ دیتے ہیں ؟
جب اُمور خانہ داری کی کلاس ختم ہو جائے تب کوئی مزید سوال بھی کر لیجئے گا۔
سفرنامے شوق سے پڑھتے ہیں یا نہیں ؟
تے ہور کیہ جی سفر نامے کو کیا اُلی لگی ہوتی ہے۔
سرمہ لگاتے ہیں آپ؟
جی اماں جان نے کبھی لگا دیا ہو تو یاد نہیں۔ لیکن جب ہوش سنبھالا بلکہ پکڑا ہے بس دور سے ہی دیکھا ہے۔

لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے ؟
تو بُرا کس کو لگتا ہے۔ یہ تو فطری عمل ہے لیکن استاد ماظق فرماتے ہیں کہ کوئی آپکو یاد تب ہی رکھتا ہے جب آپ اسکو کوئی ریزن دیتے ہیں اور ہمیشہ کوشش کرو کہ وہ ریزن ہمیشہ مثبت ہو۔
نیند اور بھوک اور پیاس میں سے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ کیا ؟
پیاس ، بھوک اور نیند
کتنے محب وطن ہیں؟
شائد کوئی پیمانہ ہوتا تو وہ بتلا دیتا کہ میں بھی انہیں پاکستانیوں کی طرح محب وطن ہوں جو رات کو محبت کے بڑے بلند و بانگ دعویٰ کرتے ہیں اور صبح کے وقت کسی دوسرے مُلک کی ایمبیسی میں حصول ویزا کی خاطر لائن میں لگے ہوتے ہیں۔
نوٹ: اس بات سے متاثر ناں یاز بھائی کی ہی ایک پوسٹ سے ماخوذ ہے۔
جشن آزادی مناتے ہیں تو کس طرح؟
جی جی بلکل مناتا ہوں ، گلی سے جھنڈیاں ، چھوٹے چھوٹے پرچم ، ایسے جعلی نوٹس جن پر قائد کی تصویر بنی ہو اور رات کسی وجہ سے گرے ہوئے جھنڈے اٹھا کر~۔
پانی، بجلی، گیس. . ۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسے گے؟
گیس تو ہے نہیں ابھی تک ہمارے علاقے میں اور پانی بجلی سے ہی آتا بلکہ پمپ کیساتھ ہینڈ پمپ (نلکا) ہونے کی وجہ سے پانی دستیاب ہو جاتا لہذا اب ایک ہی محمکہ بچتا ہے تو اسلئے سیانے کہتے ہیں کہ گنجی دھوئے کیا اور نچوڑے کیا(شائد ایسا ہی تھا کچھ) وغیرہ وغیرہ
بیماری میں ایک جگہ لیٹے رہتے ہیں۔ ۔ یاعام دنوں سے زیادہ گھومتے پھرتے ہیں؟
اسکے متعلق اوپر بھی عرض کر چکا ہوں جی۔

Shaista Zia
27-06-2014, 01:01 PM
شکریہ جوابات سے نوازنے کا پاء جی۔ جیتے رہیئے۔ ویسے مندرجہ ذیل سوال کا مطبل تھا کہ کسی ایک شخص کو چننا ہو تو کسی چنیں گے؟

اگر آپ کو اپنی فیملی، فرینڈز یا جاننے والوں میں سے کسی ایک انسان کا انتخاب کرنا پڑے تو آپ کسے چنیں گے؟

یقیناً فیملی ہی جی۔

باقی سوال بعد میں۔۔۔۔۔۔

باقی جواب بھی بعد میں۔

لیں جی حاضر ہیں پٹاری کے باقی سانپ اوہ میرا مطلب ہے باقی سوال۔

کبھی خلا کے سفر پر جانے کو دل کیا؟ اگر خلا میں جانا ہو تو اپنے ساتھ کسی کو لے جانا پڑے تو کسے لے جانا پسند کریں گے؟

آپ کو کسی چیز سے فوبیا ہے؟

آپ کی زندگی کا یادگار ترین سفر کونسا ہے؟

توہمات کے متعلق کیا رائے ہے؟ کیا کبھی وہم محسوس کیا کہ اگر ایسا کیا تو ویسا ہو جائے گا وغیرہ وغیرہ؟

کونسا جانور سب سے زیادہ پسند ہے؟

کھانا کس طرح کھانا پسند ہے، بستر پر بیٹھ کر، کرسی اور میز پر یا زمین پر؟

اگر ہم آپ کے براؤزر کی ہسٹری سرچ کریں تو کس قسم کی سرچز ملیں گی؟

اگر کوئی آپ سے اپنا خواب بیان کرے تو دلچسپی سے سنتے ہیں یا بوریت محسوس کرتے ہیں؟

اپنے لیپ ٹاپ، فون وغیرہ کے وال پیپرز کس قسم کے رکھنے پسند ہیں؟

کھیل میں کبھی بے ایمانی تو کی ہوگی؟

ڈرائنگ کیسی ہے آپکی؟ اگر کچھ ڈرا کرنا ہو تو کیا بنائیں گے؟

کیا کبھی کسی کو خط لکھا (خبردار نیگیٹو سینس میں نہ لیا جائے)، مطلب چاچو، ماموں خالہ پھپو وغیرہ کو؟

کیا کبھی کلاس میں ٹیچر نے سزا دی اگر ہاں تو کس بات پر؟

پودے لگانے میں کتنی دلچسپی ہے؟ اگر ہم آپ کا لان دیکھنے آئیں تو اس میں کس قسم کے پودے ملیں گے؟

کیا پتا ابھی اور سوال بھی باقی ہوں۔ ابھی اتنے کے جوابات تو دیں نا ;)۔

عبداللہ
01-07-2014, 01:12 AM
مزید سوا"لات" ہوں کسی ممبر کی طرف سے تو وہ بھی داغ دیے جائیں جی::)۔

Saima
02-07-2014, 07:37 AM
کچھ سوالات میری طرف سے بھی

وہ کونسا کھیل ہے جو پسند نہیں لیکن صرف پلیئرز کی وجہ سے دیکھتے ہیں

محلے میں کھیلتے ہوئے کتنی دفعہ ڈانٹ پڑی اور کتنی دفعہ پٹائی ہوئی

کتنی دفعہ بھابھی کے ہاتھوں عزت افزائی کروا چکے ہیں;d;)

سپین کے علاوہ کس ملک جانا چاہیں گے اور کیوں

ابھی صرف اتنے ہی

عبداللہ
03-07-2014, 01:01 AM
کچھ سوالات میری طرف سے بھی

جی جی پہلے انکو ہی دیکھ لیتے ہیں باقیوں سے بعد میں کرتے ہیں دو دو ہاتھ۔

وہ کونسا کھیل ہے جو پسند نہیں لیکن صرف پلیئرز کی وجہ سے دیکھتے ہیں

ویسے تو ٹینس بھی صرف"راجر فیڈرر" کی وجہ سے دیکھنی شروع کی تھی۔ پھر ہاکی میں آسٹریلیا اور جرمنی کے میچز بالترتیب جمی ڈائر اور میتھیاس وتھیاس کا کھیل دیکھنے کو دیکھتا تھا۔
فارمولا ون بس صرف "مائیکل شوماکر" کی ڈرائیونگ دیکھنے کو دیکھتا تھا حالانکہ اسکے بعد الونسو بھی اچھا ڈرائیور ہر لیکن شوماکر والا مزہ نہیں آیا۔

محلے میں کھیلتے ہوئے کتنی دفعہ ڈانٹ پڑی اور کتنی دفعہ پٹائی ہوئی

محلے میں کھیلتے ہوئے اکثر ہی ڈنٹ ڈپٹ ہو جاتی تھی بلکہ ایک انکل/آنٹی سے مسلسل ہی کھٹ پٹ لگی رہتی تھی کیونکہ وہ گیند گھر جانے پہ واپس نہیں کرتے تھے۔ البتہ مار کٹائی کا معاملہ ناں آ سکا افسوس۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک تھرو جو کہ ماری تو وکٹس کو تھی لیکن لگ ایک آنٹی کو گئی جس پہ کافی گرما گرم ہوئی تھی۔

کتنی دفعہ بھابھی کے ہاتھوں عزت افزائی کروا چکے ہیں

یہ تھوڑا سا کنفیوژن پیدا کرتا ہوا سوال ہے کہ کس بھابھی کی بات ہو رہی میری بھابھی یا بھابھی ملت ثانیہ کی۔ تو جی ایسا ہے آخر المذکور سے ملنے کی تو حسرت ہے جبکہ اول الذکر کافی عزت دیتی ہیں۔ لیکن اگر آپ ہونیوالی زوجہ ماجدہ کی بات کر رہی تو پھر ہنوز دلی دور است وغیرہ وغیرہ

سپین کے علاوہ کس ملک جانا چاہیں گے اور کیوں

کافی سارے ممالک جی جیسے لنکا (مہیلا و سنگا سے ملنے) سوئٹزرلینڈ (راجر فیڈرر) آسٹریلیا ، ویسٹ انڈیز ، کینیڈا (ناگرا فالز( فرانس (ایفل ٹاور) جرمنی (برلن) اٹلی (روم) انگلینڈ ، برازیل وغیرہ وغیرہ لمبی فہرست ہے کیونکہ زخموں پہ نمک چھڑتی ہیں۔

ابھی صرف اتنے ہی

حاضر جی جتنے مرضی پوچھی لیں۔

عبداللہ
03-07-2014, 02:54 AM
[QUOTE=Shaista Zia;2152248]
شکریہ جوابات سے نوازنے کا پاء جی۔ جیتے رہیئے۔ ویسے مندرجہ ذیل سوال کا مطبل تھا کہ کسی ایک شخص کو چننا ہو تو کسی چنیں گے؟

کیا چننے کا حق مجھے ویسے ہی ملے گا جیسے عوام کو ملا تھا

لیں جی حاضر ہیں پٹاری کے باقی سانپ اوہ میرا مطلب ہے باقی سوال۔

نکالیں جی نکالیں اژدھے نکالیں ، پھر جواباً بھی کالے ناگ ہی ملینگے۔

کبھی خلا کے سفر پر جانے کو دل کیا؟ اگر خلا میں جانا ہو تو اپنے ساتھ کسی کو لے جانا پڑے تو کسے لے جانا پسند کریں گے؟

دل کا کریں صاحب ، یہ تو کرتا ہی رہتا ہے۔ کسی پہ آ گیا تو کبھی کسی پہ مطلب ایک تو مشکل ہے جی ویسے ایک سینیر ہوتی تھیں انکو لیجانا پسند کروں گا۔

آپ کو کسی چیز سے فوبیا ہے؟

شائد کسی سے بھی نہیں ویسے فوبیا ہوتا کیا ہے۔

آپ کی زندگی کا یادگار ترین سفر کونسا ہے؟

ابھی تک کا تو کوئی بھی نہیں جب ہو گا۔ بتا دیں ویسے زمانہ اسکول میں کافی مضامین لکھے تھے تو ان دنوں سے لیکر ایک خیال سفر چھانگا مانگا کے جنگل کا کافی یادگار رہا تھا۔

توہمات کے متعلق کیا رائے ہے؟ کیا کبھی وہم محسوس کیا کہ اگر ایسا کیا تو ویسا ہو جائے گا وغیرہ وغیرہ؟

کوئی رائے نہیں ہے ۔ بلکل بھی نہیں ایسا محسوس کیا کبھی۔

کونسا جانور سب سے زیادہ پسند ہے؟

چیتا اور گھوڑا

کھانا کس طرح کھانا پسند ہے، بستر پر بیٹھ کر، کرسی اور میز پر یا زمین پر؟

کھانا جس طرح بھی مل جائے جی اسی طرح کھانا پسند ہے۔

اگر ہم آپ کے براؤزر کی ہسٹری سرچ کریں تو کس قسم کی سرچز ملیں گی؟

میں نے ہسٹری کی آپشن آف کر رکھی ہے۔ ویسے یہ منحصر ہے کہ آپ کن دنوں تلاشی لے رہے ہیں اگر آجکل لینگے تو فیفا ورلڈ کپ کے متعلق آرٹیکلز ، ریویوز گولز ہائی لائٹس ، اسٹیٹکس وغیرہ اور کچھ ایسا ہی ومبلڈن کے متعلق ہی ملے گا۔

اگر کوئی آپ سے اپنا خواب بیان کرے تو دلچسپی سے سنتے ہیں یا بوریت محسوس کرتے ہیں؟

لو جی یہ خواب پہ منحصر ہے بلکہ خواب سنانے والے پہ ، کبھی کبھی سنانے والا بندہ فضول بات بھی ایسے سناتا ہے کہ اگلا گھنٹوں سن سکتا اور اکثر استاد لیکچر بھی ایسے سناتے ہیں بندہ موبائل پہ گیمیں کھلنا شروع کر دیتا ہے۔

اپنے لیپ ٹاپ، فون وغیرہ کے وال پیپرز کس قسم کے رکھنے پسند ہیں؟

کاکا ، مہیلا ، فیڈرر ، سنگا وغیرہ کی تصاویر یا اسپورٹس کے متعلق ہی کچھ۔

کھیل میں کبھی بے ایمانی تو کی ہوگی؟

ایسے سوالات نہیں پوچھتے جی کیونکہ کر کرا ہی لیتے تھے اکثر، جیسے لڈو میں دانے زیادہ چل لئے ، تاش کے پتے ادھر ادھر کر دیے موقع ملا تو اسکور زیادہ گن لئے ۔ وغیرہ وغیرہ۔ ویسے ایسی شرارتیں اچھی ہوتی ہیں۔

ڈرائنگ کیسی ہے آپکی؟ اگر کچھ ڈرا کرنا ہو تو کیا بنائیں گے؟

ڈرائنگ بلکل ہی فضول ہے اور یقیناً پاکستان کا جھنڈا ہی بناؤں گا چونکہ اسکی کافی پریکٹس کر چکا ہوں کبھی۔

کیا کبھی کسی کو خط لکھا (خبردار نیگیٹو سینس میں نہ لیا جائے)، مطلب چاچو، ماموں خالہ پھپو وغیرہ کو؟

بھائی جان سعودیہ ہوتے تھے انکو لکھا تو ضرور تھا لیکن شائد انکو ملا نہیں چونکہ وہ آپا کے خطوط کا جواب ضرور دیا کرتے تھے جبکہ میرا خط کا جواب ہنوز ندارد۔ اور یہ نیگیٹو سینس کونسی ہوتی کیا خطوط کی بھی تصاویر بنتی ہیں۔

کیا کبھی کلاس میں ٹیچر نے سزا دی اگر ہاں تو کس بات پر؟

اکثر ہی جی ، کام ناں کرنے پر ، لیٹ آنے پر ، شرارتیں کرنے پر ۔

پودے لگانے میں کتنی دلچسپی ہے؟ اگر ہم آپ کا لان دیکھنے آئیں تو اس میں کس قسم کے پودے ملیں گے؟

کافی دلچسپی ہے ، لان تو نہیں ہے لیکن میں اکثر اپنے کھیتوں میں آم ، جامن ، کیکر ، ٹاہلی ، وغیرہ جیسے درخت لگاتا رہتا ہوں۔

کیا پتا ابھی اور سوال بھی باقی ہوں۔ ابھی اتنے کے جوابات تو دیں نا ;)۔

لو جی اتنے تو جوابات دے دیئے مزید کا انتظار رہے گا۔

Saima
03-07-2014, 02:56 AM
کتنی دفعہ بھابھی کے ہاتھوں عزت افزائی کروا چکے ہیں

یہ تھوڑا سا کنفیوژن پیدا کرتا ہوا سوال ہے کہ کس بھابھی کی بات ہو رہی میری بھابھی یا بھابھی ملت ثانیہ کی۔ تو جی ایسا ہے آخر المذکور سے ملنے کی تو حسرت ہے جبکہ اول الذکر کافی عزت دیتی ہیں۔ لیکن اگر آپ ہونیوالی زوجہ ماجدہ کی بات کر رہی تو پھر ہنوز دلی دور است وغیرہ وغیرہ

نہ اول الذکر نا آخر الذکر
میں تو ہونے والی بھابھی کی بات کر رہی ہوں
:p

عبداللہ
03-07-2014, 03:29 AM
نہ اول الذکر نا آخر الذکر
میں تو ہونے والی بھابھی کی بات کر رہی ہوں
:p

اسکا بھی بتا دیا ہے جی کہ دلی ہنوز دور است وغیرہ وغیرہ::)::)۔

Saima
03-07-2014, 03:51 AM
اسکا بھی بتا دیا ہے جی کہ دلی ہنوز دور است وغیرہ وغیرہ::)::)۔

ہاہاہا
اس کامطلب ہے کئی دفعہ ہوچکی ہے;d;)

عبداللہ
03-07-2014, 04:46 AM
ہاہاہا
اس کامطلب ہے کئی دفعہ ہوچکی ہے;d;)

بس ایسا بھی نہیں ہے جی:(::)۔
ہاں کبھی کبھار ہو جائے تو الگ بات ہے;d۔

Saima
03-07-2014, 05:18 AM
بس ایسا بھی نہیں ہے جی:(۔
ہاں کبھی کبھار ہو جائے تو الگ بات ہے;d۔

;d;d;d

عبداللہ
03-07-2014, 05:31 AM
;d;d;d

آگے آتی تھی حال دل پہ ہنسی
اب کسی بات پر نہیں آتی

::)::)

نوٹ:مزید کسی ممبر کے سوالات ہوں تو پوچھ لیجئے ورنہ تھریڈ کو تالا لگا کر مزید کسی ممبر کو پکڑا جائے۔

عبداللہ
13-08-2014, 11:46 PM
چوںکہ میں پوچھے گئے تمام سوالات کا جواب دے چکا ہوں اور مزید کوئی سوال پوچھا نہیں گیا اسلئے اس تھریڈ کو اب کلوز کر دینا چاہئیے

Abdullah
28-11-2016, 10:06 PM
دوبارہ جوابات پڑھ کر خود ہی محسوس ہو رہا کہ تقریباً سبھی جوابات میں ترمیم کی اشد ضرورت ہے۔۔۔

چوںکہ میں پوچھے گئے تمام سوالات کا جواب دے چکا ہوں اور مزید کوئی سوال پوچھا نہیں گیا اسلئے اس تھریڈ کو اب کلوز کر دینا چاہئیے

Saima
28-11-2016, 11:15 PM
ارے یہ تھریڈ اوپن تھا

Abdullah
28-11-2016, 11:18 PM
کیوں ابھی بھی آپ نے سوال پوچھنے ہیں۔۔:rolleyes::(:confused:

ارے یہ تھریڈ اوپن تھا

Saima
28-11-2016, 11:40 PM
کیونکہ ابھی بھی آپ نے سوال پوچھنے ہیں۔۔:rolleyes::(:confused:

تمہارے دئیے گئے جوابات سے ایک سوال زہن میں آیا تھا لیکن پوچھوں نہ پوچھوں والی صورت حال ہے

Abdullah
28-11-2016, 11:47 PM
پوچھ لیں پوچھ لیں۔
باقی جنابِ رئیسانی کا قول مدنظر رہے کہ جواب،جواب ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔

تمہارے دئیے گئے جوابات سے ایک سوال زہن میں آیا تھا لیکن پوچھوں نہ پوچھوں والی صورت حال ہے

Rose
29-07-2017, 12:54 PM
کوئی پوچھے نہ پوچھے میں پوچھ لیتی ہوں،،،،،،،سنگاکارا اور جے وردھنے کے بغیر سری لنکا کے پاس اچھی کارکردگی کے لیے کیا کیا آپشن ہو سکتے ہیں؟

پوچھ لیں پوچھ لیں۔
باقی جنابِ رئیسانی کا قول مدنظر رہے کہ جواب،جواب ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔

Abdullah
30-07-2017, 01:03 AM
کافی مشکل سوال پوچھ لیا خیر جلد ہی اس پر بلاگ لکھ رہا اس میں خلاصہ کروں گا۔
سنگا مہیلا ابھی قصہ پارینہ ہو چُکے انکو گئے دو سال بیت گئے۔ اب تو لنکا کو انکے بغیر کی عادت ہو چُکی ہے۔
بہرکیف ابھی بھی کافی عمدہ کارگردگی کے لئے لنکا کے پاس کئی چانس ہیں جنکا مظاہرہ 2019 ورلڈ کپ میں گا۔۔

کوئی پوچھے نہ پوچھے میں پوچھ لیتی ہوں،،،،،،،سنگاکارا اور جے وردھنے کے بغیر سری لنکا کے پاس اچھی کارکردگی کے لیے کیا کیا آپشن ہو سکتے ہیں؟