PDA

View Full Version : صائمہ آپاں کا انٹرویو



KishTaj
17-03-2014, 03:54 AM
السلامُ علیکم
امید ہے کہ سب ٹھیک ٹھاک اور خیریت سے ہونگے۔۔۔
آج صائمہ جی کو گھیرنے لگی ہوں جی۔۔۔
تو اب سب مل کر ساتھ دیجئے (صائمہ جی سے مجھے بچانے میں;d)۔
شکریہ

KishTaj
17-03-2014, 03:58 AM
صائمہ جی کے لئے چھوٹا سا سوالنامہ بلکہ سوالنامچہ;d۔۔۔~۔۔۔


آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتی ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟
کس حد تک مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتی ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتی ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
ون اردو پر کیسے آئیں؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئیں؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتی ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتی تھیں؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟



فی الحال اتنے ہی، میں ذرا اپنی نیند پوری کر آؤں۔۔۔۔۔ ہیں جی;)۔۔۔

Saima
17-03-2014, 04:07 AM
ماشاءاللہ
میں قربان جاؤں اتنے چھوٹے سوالنامچے پہ:eek:

Shaista Zia
17-03-2014, 05:38 AM
بہت اچھے پکڑو جانے نہ پائے
ہاہاہاہا
صائمہ تمہاری حالتِ زار کا سوچ کے ہنسی آ رہی ہے۔ یہ تو انٹرویو کا ایک چوتھائی حصہ بھی نہیں ہے۔
;d;d

Saima
17-03-2014, 07:32 AM
ہاہاہا
سیریسلی شائستہ اتنے دیکھ کر ہمت نہیں ہورہی- کئی دفعہ آچکی ہوں تھریڈ پہ لیکن سوال دیکھ کر پھر واپس
اب تو جس نے مجھے انٹرویو کا کہا تھا وہ اپنی خیر منائے:p

عبداللہ
17-03-2014, 07:41 AM
ہاہاہا
سیریسلی شائستہ اتنے دیکھ کر ہمت نہیں ہورہی- کئی دفعہ آچکی ہوں تھریڈ پہ لیکن سوال دیکھ کر پھر واپس
اب تو جس نے مجھے انٹرویو کا کہا تھا وہ اپنی خیر منائے:p

blkl g hmain bhi btain wo hai kn.
Aidi bhari jaan te sirf itny se sawal
kishtaj ar pocho ;d

Saima
17-03-2014, 08:06 AM
آپ کا پورا نام؟

صائمہ بشیر
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
بری بات اچھے بچے ایسی باتیں نہیں کرتے
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
علم حاصل کرنے کی ادنیٰ سی کوشش جاری ہے دیکھیں خدا کہاں تک لے جائے
کونسے ادیب پسند ہیں؟
چاچا جی، عطاءالحق قاسمی، کرنل احمد خان، مشتاق احمد یوسفی
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
ابھی تو علم کے سفر میں ہوں پھر انشاءاللہ پھیلانے والوں میں بھی شامل ہوجائیں گے
کہاں رہتی ہیں؟
پاکستان میں بہاولپور
اور اب یو ایس
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
میں اور میرے میاں
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
پانچ- دو بھائی تین بہینں - ایک بھائی چھوٹا ہے اور میرا نمبر چوتھا
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟
پڑھائی کے علاوہ انٹرنیٹ
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
سکول لائف
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
اللہ تعالیٰ کے دئیے ہوئے احکامات پر عمل
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
بالکل بھی یقین نہیں ہے
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
کبھی تھی اب تو اس حد تک کہ پاکستان کے بارے میں اچھی خبر سننے کو ملے
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟
پہلے پڑھتی تھی تو جنگ، پاکستان اور خبریں
اب تو ہر چیز جھوٹ کا پلندہ لگتی ہے - کوئی پتہ نہیں چلتا کونسا اخبار کس سیاہ ست دان کے مفاد میں کام کر رہا ہے یا صرف اپنی جیب بھرنے کے چکر میں ہے
کس حد تک مذہبی ہیں؟
میراخیال ہے کافی حد تک ہوں - لیکن ڈیپینڈ کرتا ہے آپ مزہب کو ڈیفائن کیسے کرتے ہیں
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
صیحح سے یاد نہیں شائد سات یا آٹھ سال کی عمر میں

Saima
17-03-2014, 08:10 AM
blkl g hmain bhi btain wo hai kn.
Aidi bhari jaan te sirf itny se sawal
kishtaj ar pocho ;d

میں نے تمہاری کونسی بھینس چرا لی ہے >:(

صیحح کرتی ہیں ہماری ہونے والی بھابھی تمہارے ساتھ:p:p

Shaista Zia
17-03-2014, 08:27 AM
ہاہاہا
سیریسلی شائستہ اتنے دیکھ کر ہمت نہیں ہورہی- کئی دفعہ آچکی ہوں تھریڈ پہ لیکن سوال دیکھ کر پھر واپس
اب تو جس نے مجھے انٹرویو کا کہا تھا وہ اپنی خیر منائے:p

ہاہاہا یار اچھا موقع ہے نا بہت عرصے سے کسی کا انٹرویو نہیں پڑھا تھا
شاباش ہمت کرو ہم سب تمہارے ساتھ ہیں
;d;d

Masoom Bacha
17-03-2014, 02:18 PM
السلام علیکم۔

بہت ہی اچھا انٹرویو۔

بہت ہی اچھے سوالات۔
اور اس سے بھی اچھے جوابات۔

اب تک آپ کے متعلق جو بھی جانا، بہت اچھا لگا۔

یعنی میاؤں کا نام بشیر ہے۔

کائنات سسٹر کے بھی میاؤں کا نام بشیر ہے شاید؟۔


اور مجھے ادھر استاد بشیر ٹکرے ہوئے ہیں۔
:(


کیا میں بھی استاد بشیر سے پوچھ پوچھ کے ”دو چار“ سوالات کر سکتا ہوں؟۔

Masoom Bacha
17-03-2014, 02:21 PM
ہم سب تمہارے ساتھ ہیں
;d;d
دھکا دینے کے لئے؟۔
;d

Armaans
17-03-2014, 03:45 PM
ماشاءاللہ
میں قربان جاؤں اتنے چھوٹے سوالنامچے پہ:eek:
ہمت کرو
ابھی تو فورم کی صرف ایک ممبر نے سوال پھینکے ہیں
پورا فورم تو ویٹنگ پر ہے
آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا
روزانہ ڈسپرین کھا کر ہی نیند آیا کرے گی
;d;d

KishTaj
17-03-2014, 04:17 PM
السلام علیکم۔

بہت ہی اچھا انٹرویو۔

بہت ہی اچھے سوالات۔
اور اس سے بھی اچھے جوابات۔

اب تک آپ کے متعلق جو بھی جانا، بہت اچھا لگا۔

یعنی میاؤں کا نام بشیر ہے۔

کائنات سسٹر کے بھی میاؤں کا نام بشیر ہے شاید؟۔


اور مجھے ادھر استاد بشیر ٹکرے ہوئے ہیں۔
:(


کیا میں بھی استاد بشیر سے پوچھ پوچھ کے ”دو چار“ سوالات کر سکتا ہوں؟۔

وعلیکم السلام
اجازت ہے۔۔۔:p۔

KishTaj
17-03-2014, 04:20 PM
میں قربان جاؤں اتنے چھوٹے سوالنامچے پہ:eek:

ارے رے رے رے۔۔۔
اتنی جلدی قربان نہ ہوں آپاں جی۔۔۔ ابھی آپ نے یہ سوالنامچہ پُر بھی کرنا ہے:p;d۔۔۔
ذرا دل کو تھام کر رکھیں کیوں کہ میں مزید سوالات داغنے لگی ہوں۔۔۔

Catharsis
17-03-2014, 05:42 PM
اسلام علیکم

صائمہ سیس
سب سے زیادہ کریڈٹ آپ کے شوہر نامدار کو جاتا ہے جو آپ کی تعلیم مکمل کرنے پر آپ کو فل سپورٹ کر رہے ہیں
میں عورت کی تعلیم کے معاملے میں کافی حساس ہوں، اسے ضرور تعلیم حاصل کرنے چاہے، اگر
عورت پڑھی لکھی(دین اور دنیاوی) ہے تو بچوں کی تربیت پر کافی اچھے سے ہوتی ہے

somiamaqsood
17-03-2014, 07:49 PM
صائمہ سس! بہت اچھا لگا آپ کے جوابات پڑھ کے مزید جوابات کا انتظار ہے:)

Saima
17-03-2014, 08:29 PM
ہاہاہا یار اچھا موقع ہے نا بہت عرصے سے کسی کا انٹرویو نہیں پڑھا تھا
شاباش ہمت کرو ہم سب تمہارے ساتھ ہیں
;d;d


تمہارے اس بیان سے کچھ خطرے کی بو آرہی ہے:(

Saima
17-03-2014, 08:32 PM
السلام علیکم۔

بہت ہی اچھا انٹرویو۔

بہت ہی اچھے سوالات۔
اور اس سے بھی اچھے جوابات۔

اب تک آپ کے متعلق جو بھی جانا، بہت اچھا لگا۔

یعنی میاؤں کا نام بشیر ہے۔

کائنات سسٹر کے بھی میاؤں کا نام بشیر ہے شاید؟۔


اور مجھے ادھر استاد بشیر ٹکرے ہوئے ہیں۔
:(


کیا میں بھی استاد بشیر سے پوچھ پوچھ کے ”دو چار“ سوالات کر سکتا ہوں؟۔

وعلیکم اسلام
بہت شکریہ معصوم بچے

نہیں جی میاؤن کا نام نہیں ہے - میرے فادر کا نام ہے بشیر احمد
میاں کا نام نہیں لگاتی اپنے نام میں

تم اور تمہارے استاد بشیر کے کیا کہنے ہیں بھئی
ہاں ہاں ضرور پوچھو
تم بھلا کیوں پیچھے رہو:p

Saima
17-03-2014, 08:36 PM
ہمت کرو
ابھی تو فورم کی صرف ایک ممبر نے سوال پھینکے ہیں
پورا فورم تو ویٹنگ پر ہے
آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا
روزانہ ڈسپرین کھا کر ہی نیند آیا کرے گی
;d;d

نہیں بھئی ڈسپرین نہیں ملتی یہاں پہ
تم شپ کرو دو اگرچہ مجھے امید نہیں ہے اس کی پولیس سے:p

Saima
17-03-2014, 08:38 PM
ارے رے رے رے۔۔۔
اتنی جلدی قربان نہ ہوں آپاں جی۔۔۔ ابھی آپ نے یہ سوالنامچہ پُر بھی کرنا ہے:p;d۔۔۔
ذرا دل کو تھام کر رکھیں کیوں کہ میں مزید سوالات داغنے لگی ہوں۔۔۔



مسئلہ اس کو پر کرنے کا نہیں ہے - مسئلہ اردو میں پر کرنے کا ہے:(
ہاں جی ضرور کیوں نہیں

Saima
17-03-2014, 08:48 PM
اسلام علیکم

صائمہ سیس
سب سے زیادہ کریڈٹ آپ کے شوہر نامدار کو جاتا ہے جو آپ کی تعلیم مکمل کرنے پر آپ کو فل سپورٹ کر رہے ہیں
میں عورت کی تعلیم کے معاملے میں کافی حساس ہوں، اسے ضرور تعلیم حاصل کرنے چاہے، اگر
عورت پڑھی لکھی(دین اور دنیاوی) ہے تو بچوں کی تربیت پر کافی اچھے سے ہوتی ہے

وعلیکم اسلام

عفان بھائی سب سے زیادہ کریڈٹ میرے فادر کو جاتا ہے انہوں نے بہت سپورٹ کیا ہے تعلیم کے معاملے میں
جب میں یو ایس آئی تھی تو میریڈ نہیں تھی - یہ میرے پیرینٹس کے لئے بھی مشکل فیصلہ تھا بہاولپور جیسے علاقے سے یہاں مجھے اکیلے بھیجنا - گو کہ میری سسٹر یہاں موجود تھیں لیکن مجھے رہنا ان سے دور ہی اور اکیلے تھا-
یہ بھی ٹھیک کہا آپ نے اب میرے میاں نے بھی بہت سپورٹ کیا ہے - میں سمجھتی ہوں کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے میری زندگی میں اہم ترین لوگوں کو اس قدر سپورٹنگ اور کئیرنگ بنایا ہے میرے لئے
یہ بات بھی ٹھیک کہی آپ نے بچوں کی تعلیم و تربیت پہ جس قدر اثر ماں کا ہوتا ہے اس کے لئے ماں کو پڑھے لکھے ہونا بہت ضروری ہے

Saima
17-03-2014, 08:49 PM
صائمہ سس! بہت اچھا لگا آپ کے جوابات پڑھ کے مزید جوابات کا انتظار ہے:)


شکریہ صومیہ:)
کوشش کروں گی جلد ہی دے سکوں باقی جواب بھی

Armaans
17-03-2014, 09:08 PM
نہیں بھئی ڈسپرین نہیں ملتی یہاں پہ
تم شپ کرو دو اگرچہ مجھے امید نہیں ہے اس کی پولیس سے:p
پھر تو ضرور سر پہ دوپٹہ باندھ کر سوتی ہوگی
اور وہ بھی اتنی زور سے کہ سر بھی پچھتا رہا ہوتا ہے
یااللہ مجھے کہاں پھنسا دیا ہے
;d;d;d;d

Saima
17-03-2014, 09:23 PM
پھر تو ضرور سر پہ دوپٹہ باندھ کر سوتی ہوگی
اور وہ بھی اتنی زور سے کہ سر بھی پچھتا رہا ہوتا ہے
یااللہ مجھے کہاں پھنسا دیا ہے
;d;d

اللہ ارمان ایسے نہیں کرتے بھئی کیا ہوا جو تم عادی ہو لیکن بھئی سر تو تمہارا اپنا ہے اب اس کے ساتھ تو وہ سلوک مت کرو جو مفت کا کھانا دیکھ کر اپنے معدے اور پیٹ کے ساتھ کرتے ہو;d;d

Kainat
17-03-2014, 11:47 PM
السلام علیکم۔

بہت ہی اچھا انٹرویو۔

بہت ہی اچھے سوالات۔
اور اس سے بھی اچھے جوابات۔

اب تک آپ کے متعلق جو بھی جانا، بہت اچھا لگا۔

یعنی میاؤں کا نام بشیر ہے۔

کائنات سسٹر کے بھی میاؤں کا نام بشیر ہے شاید؟۔


اور مجھے ادھر استاد بشیر ٹکرے ہوئے ہیں۔
:(


کیا میں بھی استاد بشیر سے پوچھ پوچھ کے ”دو چار“ سوالات کر سکتا ہوں؟۔
تصیح کر لیجئے ، میرے والد صاحب کا نام بشیر حسین ۔۔ ہے۔۔
:)

Kainat
17-03-2014, 11:51 PM
بہت اچھے جوابات دئیے ہیں صائمہ سس،
مزید کا انتظار رہے گا۔۔

Saima
18-03-2014, 12:00 AM
تصیح کر لیجئے ، میرے والد صاحب کا نام بشیر حسین ۔۔ ہے۔۔
:)

میرا بھی یہی اندازہ تھا کہ آپ کا لاسٹ نیم آپ کے فادر کا فرسٹ نیم ہے لیکن معصوم بچہ غلط اندازے لگانے کا ماہر ہے:(


بہت اچھے جوابات دئیے ہیں صائمہ سس،
مزید کا انتظار رہے گا۔۔



بہت شکریہ
کوشش کروں گی جلد ہی دے دوں باقی جواب بھی

KishTaj
18-03-2014, 12:29 AM
ایک اور سوالنامچہ حاضر ہے جی;)۔

بچپن میں کیسی تھیں معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتی تھیں؟


زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستی ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اُسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعہ جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
چوڑیاں، مہندی اور میک اپ میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہو تو کیا لیں گی۔
کیا کسی کا دیا دکھ جلد بھول جاتی ہیں۔۔۔یا کبھی نہیں بھول پاتی ہین۔۔۔مثال کےطور پر دھوکہ وغیرہ۔۔۔
کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کتی ہیں؟
اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکی ہیں۔۔۔؟
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہیں؟
کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔پکنک پر جاتی ہیں؟
کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے
کونسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتی ہیں؟
کرکٹ دیکھتی ہیں؟ ۔۔۔کونسا کرکٹر پسند ہے؟
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔~۔
آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔تو آپ کیا کرتی ہیں؟کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتی ہیں یا وہاں سے چلی جاتی ہیں یا خاموشی سے سنتی رہتی ہیں یا مذید غصہ دلاتی ہیں;d؟
کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں؟
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گی؟
کسی کے تھپڑ لگایا ہے;d؟ یا کس کو تھپڑ لگا دینے کا دل کرتا ہے؟
پانی کیسے پیتی ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔یا۔۔

روٹی پکانا آتی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔روٹی پکانا کیسے سیکھی تجربات کیسے رہے۔۔۔کیا کیا گزری اگر
چاہیں تو شئر کریں؟
کارٹون دیکھتی ہیں؟ کونسا پسند ہے؟
بچپن میں کہانیاں سنتی یا پڑھتی تھیں بچوں والی ۔۔۔
صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گی؟
جب بیمار ہوتی ہیں تو کیا چڑچڑی ہوجاتی ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلتی ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
کچن میں ماچس استعمال کرتی ہیں یا لائٹر؟
گھر داری کے کونسے کاموں ے بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں ذیادہ؟
بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گی؟
نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹی رہتی ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟
قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتی ہیں یا ایسے ہی؟
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتی ہیں یا؟

Amir Shahzad
18-03-2014, 12:34 AM
سب سے پہلے تو صائمہ آپاں

ساؤنڈز
زبیدہ آپا ;d

فرق ویسے زیادہ نہیں دونوں کے لکس میں ;d

بہت سمارٹ ہو کشتاج
بڑے حساب سے خود کو چھوٹا ثابت کیا ہے
;d;d

KishTaj
18-03-2014, 01:10 AM
سب سے پہلے تو صائمہ آپاں

ساؤنڈز
زبیدہ آپا ;d

فرق ویسے زیادہ نہیں دونوں کے لکس میں ;d

بہت سمارٹ ہو کشتاج
بڑے حساب سے خود کو چھوٹا ثابت کیا ہے
;d;d

شششششہ ۔۔۔ اب تک تو صائمہ جی نے کچھ نہیں کہا تھا لیکن اب۔۔۔
لیکن آپ کی وجہ سے اب میری شامت ہی نہ آجائے>:(۔۔۔۔

Saima
18-03-2014, 01:12 AM
شششششہ ۔۔۔ اب تک تو صائمہ جی نے کچھ نہیں کہا تھا لیکن اب۔۔۔
لیکن آپ کی وجہ سے اب میری شامت ہی نہ آجائے>:(۔۔۔۔



ارے کوئی بات نہیں کش مجھے پتہ ہے یہ تم نے نہیں لکھا جس نے لکھوایا ہے تم سے اس کی شامت لانے والی ہوں میں;)

Amir Shahzad
18-03-2014, 01:16 AM
ارے کوئی بات نہیں کش مجھے پتہ ہے یہ تم نے نہیں لکھا جس نے لکھوایا ہے تم سے اس کی شامت لانے والی ہوں میں;)

ہاہاہاہا
اب تو تیر کمان سے نکل گیا
کچھ ہو نہیں سکتا
تو ایسی ہی بونگیاں مارو گی
کشتاج نے تو اپنا کام دکھا دیا
;d

KishTaj
18-03-2014, 01:18 AM
ارے کوئی بات نہیں کش مجھے پتہ ہے یہ تم نے نہیں لکھا جس نے لکھوایا ہے تم سے اس کی شامت لانے والی ہوں میں;)

شکر ہے بچی گئیو بچی گئیو;d۔۔

KishTaj
18-03-2014, 01:18 AM
ہاہاہاہا
اب تو تیر کمان سے نکل گیا
کچھ ہو نہیں سکتا
تو ایسی ہی بونگیاں مارو گی
کشتاج نے تو اپنا کام دکھا دیا
;d

;);)












;d

Amir Shahzad
18-03-2014, 01:38 AM
شکر ہے بچی گئیو بچی گئیو;d۔۔


بچی نئیں گئیو
بہت پھرتیلی مائی ہے یہ صائمہ
ماچس کی تیلی ناک پر رگڑ کے جلا لیتی ہے
اور ناک کا اب یہ حال ہو چکا ہے
جیسے پانی پت کا میدان;d

Amir Shahzad
18-03-2014, 01:39 AM
;);)












;d


لو جی اب مائی نے غصے میں انٹرویو نہیں دینا;d
تم سوان کو پکڑ لو
وہ ہے تو سست مائی
لیکن سال دو سال میں ہو جائے گا انٹرویو;d

Swan
18-03-2014, 02:31 AM
لو جی اب مائی نے غصے میں انٹرویو نہیں دینا;d
تم سوان کو پکڑ لو
وہ ہے تو سست مائی
لیکن سال دو سال میں ہو جائے گا انٹرویو;d

بابا جی آپ ُاوپر جانے سے پہلے اپنا آخری انٹرویو دیتے جاهیں:p

Masoom Bacha
18-03-2014, 02:35 AM
تصیح کر لیجئے ، میرے والد صاحب کا نام بشیر حسین ۔۔ ہے۔۔
:)
واہ جی واہ۔
تصحیح کر لی۔
بہت شکریہ صائمہ سسٹر کا اور آپ کا۔
دونوں سسٹرز کے فادرز کا نام بشیر ہے۔
اب یہ نام میرے لئے اور بھی زیادہ معزز ترین ہوگیا ہے۔
ایک تو آپ دونوں کے بابا جانی کا نام بشیر ہے۔
تیسرے پر استاد بشیر۔

میرا کہیں وہ حال نہ ہو جائے اب۔

بشیر بشیر کر دے نے میں آپے بشیر ہوئی۔
???

Masoom Bacha
18-03-2014, 02:36 AM
میرا بھی یہی اندازہ تھا کہ آپ کا لاسٹ نیم آپ کے فادر کا فرسٹ نیم ہے لیکن معصوم بچہ غلط اندازے لگانے کا ماہر ہے:(
ہاہاہا۔ بہت بہت معذرت۔
میرا در اصل خیال تھا کہ شاید سر نیم چینج کیا ہوگا آپ دونوں نے۔
لیکن نہیں کیا تو میں اب کیا کروں۔
:(
غلط اندازہ لگ گیا۔
:(
شولی نا۔
:(

Saima
18-03-2014, 03:03 AM
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
سونا، نیٹ اور لٹریچر پڑھنا
زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟
اللہ تعالیٰ نے مجھے میری سوچ سے زیادہ نوازا ہے- اور میں اس کی شکر گزار ہوں
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
محبت
ہمممممم

بقول رفعت سراج
محبت ایک الجھا ہوا ریشم ہے جس کو سلجھانے کی کوشش کرنا بھی عظیم کوشش ہے

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا

یا دوسرے لفظوں میں کہہ لیں دوستی خلوص کا دوسرا نام ہے
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟
بہت زیادہ نہیں ہیں - اس معاملے میں سست کہہ لیں
ان میں سے زیادہ تر وہ ہیں جنہوں نے دوستی کی مجھ سے
اگر میری کوئی دوست مخلص نہ ہو تو میں پیچھے ہٹ جاتی ہوں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟
نا جی آج کل رعب کون ڈالنے دیتا ہے خود پہ
میرے تو چھوٹے چھوٹے بھانجے بھتیجے بھی نہیں آتے میرے رعب میں
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتی ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟ اپنی پولائٹنیس کو کم کرنا چاہتی ہوں
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
Math teachers: Sir Ali and Sir Abdullah
Game Theory prof. Dr. Pinto
کونسا مضمون پسند ہے؟
Math, History, Econometrics

کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
Biology
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
ساری پسند ہیں
ہاہاہا
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
ایسی تو کوئی نہیں ہے جو ناپسند ہو;d
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
میٹھا زیادہ نہیں کھاتی لیکن پھر بھی گلاب جامن
چاول کی کوئی بھی ڈش جیسے بریانی- مٹر پلاؤ، مٹن پلاؤ ۔ چنا پلاؤ وغیرہ - بس یہ ہے کہ مجھے خود نہ پکانا پڑے;)
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
کدو ٹینڈے وغیرہ
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
پسندیدہ : بلیک، نیلا
ناپسندیدہ: پیلا
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پرفیومز سے تو الرجی ہے مجھے - ہاں کبھی موڈ ہو تو لائٹ سا باڈی اسپرے یوز کر لیتی ہوں جیسے
Lavender, Cherry Blossoms
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
شلوار قمیض بڑے سے دوپٹے کے ساتھ
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
بس وہی وقت جب میں سو سکوں
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
Waterfalls
کس علم کو سب سے بہترین جانتی ہیں؟
جو شعور دے
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
میرا چھوٹا بھائی اور سب سے بڑی بہن
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
لائف پارٹنر کا
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

بیڈ جہاں میں 24/7 سو سکوں

ون اردو پر کیسے آئیں؟
نیٹ سے اردو ناول ڈھونڈتے ہوئے
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئیں؟
پہلے پہل تو لائبریری ہی اس کے بعد گپ شپ اور دوسرے سیکشنز بھی اچھے لگے
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
سب سے پہلے تو حنا رضوان سس اور ماریہ احمد (جو بدقسمتی سے فورم چھوڑ چکی ہیں) سے بات ہوئی تھی - اب یاد نہیں ان دونوں میں سے پہلے کس سے ہوئی تھی
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتی ہیں؟
بہت سارے ہیں نام بھی لوں کیا
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
ایک بات تو سیکھی ہے وہ یہ کہ کبھی کبھی کسی سے ناپسندہ بات سن کر بھی خاموش کیسے رہا جاتا ہے
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتی تھیں؟
اردو ون یا پھر کبھی کوئی مووی دیکھ لیتی ہوں- اس سے زیادہ ٹائم نہیں ہوتا
پہلے بھی ٹی وی یا پھر ڈھیر سارا سونا
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ہیں??? بورڈ کونسے ہیں
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
بہت سارے ہیں
جیسے کوثر آپا، کاظمی انکل، ہاشمی بھائی، عمران بھائی
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
سیم (سوان) سے
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
تبادلہء خیال اور لائبریری
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ہاں نا
بکس کی اسکینگ میرا خیال ہے کہ بند ہو گئی ہے
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
ہر وہ تھریڈ جس ہم پریاں فورم کے بابوں(سینیئر ممبرز شامل نہیں ہیں) کی ٹانگ کھینچ سکیں
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
تھوڑا ریلیکس ہو جاتے ہیں ۔ بہت زیادہ کام یا پڑھائی سے تھک جائیں تو

Saima
18-03-2014, 03:04 AM
واہ جی واہ۔
تصحیح کر لی۔
بہت شکریہ صائمہ سسٹر کا اور آپ کا۔
دونوں سسٹرز کے فادرز کا نام بشیر ہے۔
اب یہ نام میرے لئے اور بھی زیادہ معزز ترین ہوگیا ہے۔
ایک تو آپ دونوں کے بابا جانی کا نام بشیر ہے۔
تیسرے پر استاد بشیر۔

میرا کہیں وہ حال نہ ہو جائے اب۔

بشیر بشیر کر دے نے میں آپے بشیر ہوئی۔
???

ہاہاہا
بس تم اپنے استاد کو ہی یاد رکھو وہی کافی ہے::)
ٴ

Masoom Bacha
18-03-2014, 03:35 AM
بہتتتتتتتتتت اچھے سے جوابات دئیے ہیں نا پھر سے۔
جی بہتر، میں استاد بشیر کو ہی یاد رکھوں گا اب۔

Shaista Zia
18-03-2014, 06:41 AM
دھکا دینے کے لئے؟۔
;d

آہو تے ہور کی
;);)





























ویسے یہ دھکا دینا کس کو ہے
??????

Shaista Zia
18-03-2014, 06:43 AM
تمہارے اس بیان سے کچھ خطرے کی بو آرہی ہے:(


ارے ارے خطرہ محسوس نا کرو میں تو اپنے وسیععععععععععععععععععععع تجربات کی روشنی میں بتا رہی ہوں ابھی تو ایسے ایسے سوالات آئیں گے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے اور شکل ایسی بن جاتی ہے :eek:۔

Armaans
18-03-2014, 10:53 AM
بچی نئیں گئیو
بہت پھرتیلی مائی ہے یہ صائمہ
ماچس کی تیلی ناک پر رگڑ کے جلا لیتی ہے
اور ناک کا اب یہ حال ہو چکا ہے
جیسے پانی پت کا میدان;d
hahahahahahahahaha
یار ایسے ایسے کمالات
;d;d;d;d

عبداللہ
18-03-2014, 10:01 PM
یہ انٹرویو اتنا سلو کیوں چل رہا ہے۔؟؟;):p۔

KishTaj
18-03-2014, 10:32 PM
یہ انٹرویو اتنا سلو کیوں چل رہا ہے۔؟؟;):p۔



شاید بجلی سلو آ رہی ہے اس وجہ سے:p۔

Saima
19-03-2014, 05:42 AM
بچپن میں کیسی تھیں معصوم یا شرارتی؟
معصوم اور سنجیدہ
بچپن کیسا گزرا؟
بس بھائی اور کزنز کے ساتھ کھیلتے ہوئے
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پٹائی تو یاد نہیں کبھی ہوئی ہو - ڈانٹ بہت پڑتی تھی بلکہ تھی کیا اب بھی شامت آجاتی کسی نہ کسی کے ہاتھوں(بہت نقصان ہوتا ہے اگر آپ کے بہن بھائی بڑے ہو- اور میرا تو چھوٹا بھائی بھی میری شامت لے آتا ہے):(
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
بس جی اللہ کا شکر ہے کبھی نیچے سے لسٹ میں اپنا رول نمبر نہیںڈھونڈنا پڑا
کیا اسکول جانے میں ضد کرتی تھیں؟
ہیں
پاگل تھوڑی ہوں;d

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
ناقابل فراموش تو نہیں کہہ سکتے لیکن مجھے کبھی بھولا نہیں
ہوا یوں کہ ہمارے گھر کی چھت پہ لکڑیاں پڑی تھیں گیزر وغیرہ میں جلانے کو - ان میں شہد کی مکھیوں نے چھتہ بنا لیا - بڑی والی مکھیاں (ڈومنا کہتے ہیں شائد انھیں) - چونکہ ہماری فیملی میں میری ایج کی کوئی لڑکی نہیں تھی صرف لڑکے تھے تو میرا اور چھوٹے بھائی(دانی) کا کھیلنا بھی انھیں کے ساتھ تھا - ان میں سے ایک کزن ہمارے گھر آیا - گرمیوں کے دن تھے چھٹیوں میں - میں اور دانی بھی بور ہورہے تھے امی اور بہنیں سو رہی تھیں ابو اور بڑابھائی گھر پر نہیں تھے۔ اب ہم تینوں کو سمجھ نا آئے کہ کیا کریں - گھر میں گھومتے گھومتے چھت پر چلے گئے وہاں ہمارے کزن کو چھتہ نظر آگیا- وہ فوراً بولا چلو شہد نکالتے ہیں چھتے میں سے-پہلے تو ہم تھوڑا حیران بھی ہوئے کیونکہ ہمیں چھتے اور مکھیوں کا سائز نظر آرہا تھا لیکن پھر تیار ہوگئے- بند جوتے پہنے ہاتھوں پر گرم دستانے چڑھائے اور سر اور منہ کو امی اور بہنوں کی چادروں سے لپیٹا - اس کے بعد تین چھڑیاں لے ین پہ کپڑا باندھ کر مٹی کا تیل چھڑکا اور آگ لگا کے چھتے کے پاس لے گئے -اس سے ہوا یہ کہ مکھیاں دھڑا دھڑ جلنا شروع ہوگئیں کچھ اڑ گئیں مکھیوں کو مرتا دیکھ کے دانی نے زاروقطار رونا شروع کردیا- اب ہم لوگ گبھرا کر نیچے آگئے تب تک میری ایک بہن ہمارا شور سن کی اٹھ چکی تھی اس کو سارا قصہ سنایا - اس نے دانی کو چپ کروایا اور سڑھیوں کا دروازہ بند کیا کہ کہیں مکھیاں نیچے والے پورشن میں ہی نا آجائیں- آدھ گھنٹے بعد میرے کزن صاحب فرمانے لگے چلو اوپر چلتے ہیں اب مکھیاں چلی گئی ہونگی اور ہم چھتے سے شہد نکال کر لاتے ہیں -باجی نے اسے ایک چھوٹا سا باؤل دیا تو انھیں کہنے لگا نہیں باجی کوئی بڑا برتن دیں چھتہ بہت بڑا ہے- ایک بڑا سا ساس پین لیا اور دوسری دفعہ دانی کو نیچے ہی چھوڑا اور ہم لوگ شہد لینے گئے - چھتے میں سے جب شہد نکالا تو صرف ایک چمچ
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستی ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
یہی جو اوپر بتایا ہے
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اُسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعہ جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
کوئی نہیں
چوڑیاں، مہندی اور میک اپ میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہو تو کیا لیں گی۔
چوڑیاں
بہت شوق سے جمع کرتی ہوں
لیکن پہنتی بہت کم ہوں
کیا کسی کا دیا دکھ جلد بھول جاتی ہیں۔۔۔یا کبھی نہیں بھول پاتی ہین۔۔۔مثال کےطور پر دھوکہ وغیرہ۔۔۔
زیادہ دیر یاد نہیں رکھتی لیکن اس شخص سے بھی دوبارہ بات نہیں کرتی
کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
شادی سے پہلے بلیک اور براؤن
اب ریڈ - گرین۔ پنک
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کتی ہیں؟
کوئی خاص پسند نہیں
یہاں آنے کے بعد اس قدر بارش دیکھی ہے کہ اب کوئی چارم ہی نہیں رہا
اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکی ہیں۔۔۔؟
صرف اندھیرے میں
ہاہاہا
میں تو روشنی میں کبھی ایک چیز سے ٹکرائی تو کبھی دوسری سے ٹھوکر کھائی والا حساب ہے;d
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہیں؟
ہاں نا اپنے چھوٹے بھائی کو پڑھاتی تھی میتھ لیکن اس ٹیوشن کا دورانیہ کبھی پانچ منٹ اور کبھی دس منٹ ہوا کرتا تھا - پھر ----
آگے آپ خود سمجھدار ہیں;)
کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔پکنک پر جاتی ہیں؟
پکنک پہ تو جاتی ہوں لیکن جھولے نہیں لیتی
ڈیزینس ہوجاتی ہے
کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
بالکل کی سبھی پہ
میرا مطلب ہے ہاتھی ۔ گھوڑا بگھی اور اونٹ
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
آتی تو نہیں ہے
دل کرتا ہے سیکھنے کو لیکن اگر پردے کا مسئلہ نہ ہو تو ضرور سیکھ لوں
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے
ڈوبنے کا تو تجربہ نہیں ہوا
ہاں ایک دفعہ میرے میرے دوپٹے کو آگ لگ تھی کچن میں کام کرتے ہوئے
اور مزے کی بات مجھے پتہ اس وقت چلا جب دوپٹے سے قمیض کو بھی لگ گئی - گھر میں بھی کوئی نہیں تھا سوائے امی کے اور وہ سو رہیں تھیں- ایک چیخ مار کے دوپٹہ اتارا اور خود ہی قمیض سے آگ بجھا لی جب تک امی کچن میں آئیں میں آگ بجھا چکی تھی - انھوں نے پھر جلے پر دوائی لگادی -
کونسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتی ہیں؟
Listerine
کرکٹ دیکھتی ہیں؟ ۔۔۔کونسا کرکٹر پسند ہے؟
پاکستان میں تھی تو سب میچ دیکھتی تھی اب کبھی ٹائم ملے تو تھوڑا بہت دیکھ لیتی ہوں- کرکٹر -پہلے تو وقار یونس اور راشد لطیف
اب زیادہ پلیئرز کا تو نہیں پتہ لیکن میرا خیال ہے احمد شہزاد اچھا پلیئر ہے
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔۔
کرپشن
جی بالکل کی کوشش اورجس کے نتیجے میں مجھے جاب سے ریزائن کرنا پڑا
آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔تو آپ کیا کرتی ہیں؟کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتی ہیں یا وہاں سے چلی جاتی ہیں یا خاموشی سے سنتی رہتی ہیں یا مذید غصہ دلاتی ہیں؟
ڈیپنڈ کرتا ہے
اگر تو غصہ کرنے والا میرا فیملی ممبر ہے تو خاموشی سے سنتی ہوں -
ورنہ وہاں سے چلی جاتی ہوں
کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
بالکل آتا ہے جب فقیر مانگنے کے ساتھ آپ کی چادر بھی پکڑ لیتے ہیں
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں؟
اپنے کپڑوں کا خاص طور پر چادر یا دوپٹے کا
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گی؟
اگنور
کسی کے تھپڑ لگایا ہے؟ یا کس کو تھپڑ لگا دینے کا دل کرتا ہے؟
بہت دل کرتا ہے تھپڑ لگانے کو
ان لوگوں کو جو راہ چلتے آپ کو گھور رہے ہوتے ہیں
پانی کیسے پیتی ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔یا۔۔
سنت والے طریقے سے تو کم ہی پیتی ہوں
روٹی پکانا آتی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔روٹی پکانا کیسے سیکھی تجربات کیسے رہے۔۔۔کیا کیا گزری اگر
چاہیں تو شئر کریں؟
بالکل آتی ہے
شیپ ہمممممممم
اکثر تو گول ہی ہوتی ہے لیکن کبھی کبھار لنکا کا نقشہ بھی بن جاتا ہے
سیکھی کیسے مجھ سے مت پوچھ یہ تو میرا ابو جی بہتر بتا سکتے ہیں
اصل میں ہوا کچھ یوں کہ جب میں نے روٹی بنانا سیکھی تو میری دونوں بہنوں کی شادی ہوچکی تھی اور بڑے بھائی بھی بیرون ملک تھے- گھر میں ہوتے تھے صرف ابو امی میں اور چھوٹا بھائی دانی- اب اسکا واویلہ یہ تھا کہ مجھے روٹی سیکھنی چاہیے لیکن میری پکی ہوئی روٹی بھی اور کوئی نہیں کھائے گا سوائے میرے(کھانے والی جو نہیں ہوتی تھی عجیب سی موٹی اور پتہ نہیں کس شیپ کی)- اور میں نے بھی کہا کہ میں اسی وقت پکاؤں گی جب سب صرف میری پکی ہوئی روٹی کھائیں- ہم دونوں کی بحث کئی دن چلی آخر کار ابوجی نے یہ حل نکالا کہ باقی سب کے لئے تو امی بنالیا کریں اور ابو جی کی روٹی میں بناؤں - اور اسی پر پھر عمل بھی ہوا-
تو اب یہ میرے ابو جی ہی بتا سکتے ہیں کہ میرا روٹی سیکھنے کا تجربہ کیسا تھا
کارٹون دیکھتی ہیں؟ کونسا پسند ہے؟
اب تو کم ہی دیکھتی ہوں اور پسند بھی بہت سارے ہیں لیکن آل ٹائم فیورٹ ٹام اینڈ جیری
بچپن میں کہانیاں سنتی یا پڑھتی تھیں بچوں والی ۔۔۔
پڑھتی تھی - مجھے ہمیشہ کہانیاں سننے سے زیادہ پڑھنے میں مزا آتا تھا اور یہ لت جو بچپن میں لگی تھی ابھی بھی ہے اور یہی مجھے ون اردو پر لائی
صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
موڈ پہ ڈیپنڈ کرتا ہے
ہاں ایک بات جو میں اب بھی مس کرتی ہوں پاکستان میں جب تھی تو میں اور میرا چھوٹا بھائی صبح ناشتے کے وقت چڑیوں کو پراٹھا کھلایا کرتے تھے- اور وہ چڑیاں بھی اس قدر یوز ٹو تھیں کہ اگر کبھی ہم بھول گئے تو اتنا شور مچاتیں تھیں کہ ہمیں یاد آجاتا کہ آج ان کو ناشتہ نہیں کروایا - اگر کبھی ہمیں سکول/کالج جلدی جانا ہوتا تھا تو یہ ڈیوٹی ابو یا امی سر انجام دیتے تھے
اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گی؟
تربوز
جب بیمار ہوتی ہیں تو کیا چڑچڑی ہوجاتی ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
خاموش ہوجاتی ہوں
کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلتی ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
جب اکٹھے تھے تو کھیلا کرتے تھے -خاص طور پر چھٹیوں میں
اب تو ہم سب بہن بھائی ایک شہر تو کیا ایک ملک میں بھی نہیں رہتے
کچن میں ماچس استعمال کرتی ہیں یا لائٹر؟
یہاں تو ضرورت ہی نہیں پڑتی دونوں کی
پاکستان میں دونوں ہی یوز ہوتے تھے لیکن زیادہ تر ماچس
گھر داری کے کونسے کاموں ے بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں ذیادہ؟
کسی میں بھی دلچسپی نہین ہے نا کم نا زیادہ
لیکن سر پر پڑے تو کرنا پڑتا ہے
بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گی؟
سو جاؤں گی یا ہر پندرہ بیس منٹ بعد چائے پیئوں گی
نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹی رہتی ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟
اگر اگلے دن صبح میں کوئی اہم کام نا ہو تو جلدی آجاتی ہے ورنہ ایسے غائب ہوجاتی ہے جیسے گدھے کے سر سے سینگ
قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتی ہیں یا ایسے ہی؟
ایسے ہی
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتی ہیں یا؟
مجھ سے بڑی بہن بہت ڈرپوک ہے یا یوں کہہ ہر حرکت کرتی چیز سے ڈرتی ہے اور خود بھی ڈرتی ساتھ یہ بھی چاہتی ہے کہ دوسرے بھی ڈریں - لیکچر تو نہیں البتہ یہ ضرور کہتی تھی کہ خدا کے لئے خود ڈرتی رہو ہم سے توقع مت رکھو کہ ہم بھی ہر کیڑے مکوڑے سے ڈریں

Saima
19-03-2014, 05:43 AM
hahahahahahahahaha
یار ایسے ایسے کمالات
;d;d

پولیس جیسے کمالات پھر بھی نہیں ہیں:p:p:p

Amir Shahzad
19-03-2014, 10:19 AM
زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
ناقابل فراموش تو نہیں کہہ سکتے لیکن مجھے کبھی بھولا نہیں
ہوا یوں کہ ہمارے گھر کی چھت پہ لکڑیاں پڑی تھیں گیزر وغیرہ میں جلانے کو - ان میں شہد کی مکھیوں نے چھتہ بنا لیا - بڑی والی مکھیاں (ڈومنا کہتے ہیں شائد انھیں) - چونکہ ہماری فیملی میں میری ایج کی کوئی لڑکی نہیں تھی

کریکشن پلیزززز
تمہاری ایج کی کوئی لڑکی نہیں ہوتی
مائی ہوتی ہے وہ بھی
رعشہ زدہ
;d

Armaans
19-03-2014, 12:20 PM
میری طرف سے بھی کچھ سوالات پیش خدمت ہیں
نوٹ: ہر سوال کو پڑھتے وقت آپکی سوچ مثبت ہونا لازمی ہے۔

کیا کبھی آپ نے اپنی پکائی ہوئی روٹی کھائی ہے؟
کیا آپ نے عمر یعنی اپنی ایج کو چھپانے کے لیے میک اپ کیا ہے؟
کیا آپ نے دانت صاف کرنے کے لیے کبھی صابن استعمال کیا ہے؟
کیا آپ نے کبھی جھوٹ بولا؟ اگر ہاں تو کتنی بار
اور اگر نہیں تو کیوں نہیں؟
کیا آپ نے کبھی کسی کی کوئی چیز چرائی؟ اگر ہاں تو کیا ابھی بھی یہ عادت ہے یا نہیں؟
کیا آپ نے کبھی دودھ سوڈا اپنے ہاتھوں سے بنا کر پیا ہے؟
کیا آپ نے کبھی کسی کے بال کھینچے ہیں لڑائی میں یا مزاق میں؟
آپ اپنے انہوں کے لیے اپنی مرضی سے کیا بناتی ہیں؟ (منہ بنانے کے علاوہ)۔
جب آپ کے وہ گھر آتے ہیں تو آپ سب سے پہلے ان کو دیکھ کر کیا کہتی ہیں؟
کیا آپ کو اب بھی پاگل پن کے دورے پڑتے ہیں یا نہیں؟
مزید سوالات ان کے جوابات آنے کے بعد داغے جائیں گے
انشاءاللہ

Saima
19-03-2014, 11:35 PM
میری طرف سے بھی کچھ سوالات پیش خدمت ہیں
نوٹ: ہر سوال کو پڑھتے وقت آپکی سوچ مثبت ہونا لازمی ہے۔

کیا کبھی آپ نے اپنی پکائی ہوئی روٹی کھائی ہے؟
ہاں بھائی کیوں نہیں کھائی - اب اپنے ہاتھ کی ہی کھانی پڑتی ہے
کیا آپ نے عمر یعنی اپنی ایج کو چھپانے کے لیے میک اپ کیا ہے؟
پہلی بات یہ کہ ابھی میری عمر ہی کیا ہے جو مجھے میک اپ استعمال کرنا پڑے
تمہارے سوال کا جواب نہیں میں میک اپ کرتی ہی نہیں
کیا آپ نے دانت صاف کرنے کے لیے کبھی صابن استعمال کیا ہے؟
ارمان (اپنی اماں کے چندا ؛ نوٹ: چندا سے مراد تمہارے سر والا چاند ہے)
سوال پوچھتے ہوئے اپنی شخصیت کو مدنظر مت رکھا کرو
کیا آپ نے کبھی جھوٹ بولا؟ اگر ہاں تو کتنی بار
اور اگر نہیں تو کیوں نہیں؟
ہاں -
اب اگر میں یہ کہوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتی تو یہ ایک اور جھوٹ ہوا-
ہاں یہ ہے انٹینشلی نہیں بولا کبھی
کیا آپ نے کبھی کسی کی کوئی چیز چرائی؟ اگر ہاں تو کیا ابھی بھی یہ عادت ہے یا نہیں؟
نہیں
کیا آپ نے کبھی دودھ سوڈا اپنے ہاتھوں سے بنا کر پیا ہے؟
میرا خیال ہے دودھ سوڈا ہاتھوں سے ہی بنتا ہے - پاؤں سے نہیں
ہاں اس کے اجزاء میں بہرحال ہاتھ شامل نہیں ہوتے
کیا آپ نے کبھی کسی کے بال کھینچے ہیں لڑائی میں یا مزاق میں؟
نہیں بھئی ہماری لڑائی ( میں اور میرا بھائی) ہمیشہ زبان سے ہوتی تھی- ہاتھوں کے استعمال ہر امی کے ہاتھ بھی حرکت میں آسکتے تھے
آپ اپنے انہوں کے لیے اپنی مرضی سے کیا بناتی ہیں؟ (منہ بنانے کے علاوہ)۔
ابھی تک تو کچھ بھی نہیں بنایا
منہ بھی نہیں
ہاہاہا
جب آپ کے وہ گھر آتے ہیں تو آپ سب سے پہلے ان کو دیکھ کر کیا کہتی ہیں؟
سلام
کیا آپ کو اب بھی پاگل پن کے دورے پڑتے ہیں یا نہیں؟
پڑتے تھے پہلے لیکن جب سے لاہور میں تمہیں اور تمہارا پاگل پن دیکھا تو میں تو اس حساب سے نارمل ہوں

Amir Shahzad
19-03-2014, 11:42 PM
بہت خوب صائمہ :)

Amir Shahzad
19-03-2014, 11:43 PM
مائی ;d





کہنا بھول گیا تھا ;d;d

عبداللہ
19-03-2014, 11:43 PM
کشی مشی بہت سست ہو آپ۔ لگتاہے مجھے ہی سوال داغنے پڑنے ہیں???۔
ویسے اُس بندے کو اکیس بلکہ اکتیس توپوں کی سلامی جس نے صائمہ آپا کو انٹرویو کے لئے تیار کیا ہے;)۔

Saima
19-03-2014, 11:49 PM
مائی ;d





کہنا بھول گیا تھا ;d;d
تمہارا قصور نہیں تمہاری عمر کا تقاضا ہے بھول جانا اور ہر کسی کو اپنے جیسا سمجھنا:p:p

Saima
19-03-2014, 11:55 PM
کشی مشی بہت سست ہو آپ۔ لگتاہے مجھے ہی سوال داغنے پڑنے ہیں???۔
ویسے اُس بندے کو اکیس بلکہ اکتیس توپوں کی سلامی جس نے صائمہ آپا کو انٹرویو کے لئے تیار کیا ہے;)۔



سلامی تو ضرور ہونے چاہیے اکتیس کیا ایک سو اکتیس کی لیکن اس کے لئے توپوں کی موجودگی ضرور نہیں ہے:p>:(

Swan
19-03-2014, 11:56 PM
میری طرف سے بھی کچھ سوالات پیش خدمت ہیں
نوٹ: ہر سوال کو پڑھتے وقت آپکی سوچ مثبت ہونا لازمی ہے۔

کیا کبھی آپ نے اپنی پکائی ہوئی روٹی کھائی ہے؟
ہاں بھائی کیوں نہیں کھائی - اب اپنے ہاتھ کی ہی کھانی پڑتی ہے
کیا آپ نے عمر یعنی اپنی ایج کو چھپانے کے لیے میک اپ کیا ہے؟
پہلی بات یہ کہ ابھی میری عمر ہی کیا ہے جو مجھے میک اپ استعمال کرنا پڑے
تمہارے سوال کا جواب نہیں میں میک اپ کرتی ہی نہیں
کیا آپ نے دانت صاف کرنے کے لیے کبھی صابن استعمال کیا ہے؟
ارمان (اپنی اماں کے چندا ؛ نوٹ: چندا سے مراد تمہارے سر والا چاند ہے)
سوال پوچھتے ہوئے اپنی شخصیت کو مدنظر مت رکھا کرو
کیا آپ نے کبھی جھوٹ بولا؟ اگر ہاں تو کتنی بار
اور اگر نہیں تو کیوں نہیں؟
ہاں -
اب اگر میں یہ کہوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتی تو یہ ایک اور جھوٹ ہوا-
ہاں یہ ہے انٹینشلی نہیں بولا کبھی
کیا آپ نے کبھی کسی کی کوئی چیز چرائی؟ اگر ہاں تو کیا ابھی بھی یہ عادت ہے یا نہیں؟
نہیں
کیا آپ نے کبھی دودھ سوڈا اپنے ہاتھوں سے بنا کر پیا ہے؟
میرا خیال ہے دودھ سوڈا ہاتھوں سے ہی بنتا ہے - پاؤں سے نہیں
ہاں اس کے اجزاء میں بہرحال ہاتھ شامل نہیں ہوتے
کیا آپ نے کبھی کسی کے بال کھینچے ہیں لڑائی میں یا مزاق میں؟
نہیں بھئی ہماری لڑائی ( میں اور میرا بھائی) ہمیشہ زبان سے ہوتی تھی- ہاتھوں کے استعمال ہر امی کے ہاتھ بھی حرکت میں آسکتے تھے
آپ اپنے انہوں کے لیے اپنی مرضی سے کیا بناتی ہیں؟ (منہ بنانے کے علاوہ)۔
ابھی تک تو کچھ بھی نہیں بنایا
منہ بھی نہیں
ہاہاہا
جب آپ کے وہ گھر آتے ہیں تو آپ سب سے پہلے ان کو دیکھ کر کیا کہتی ہیں؟
سلام
کیا آپ کو اب بھی پاگل پن کے دورے پڑتے ہیں یا نہیں؟
پڑتے تھے پہلے لیکن جب سے لاہور میں تمہیں اور تمہارا پاگل پن دیکھا تو میں تو اس حساب سے نارمل ہوں

;d;d;d hahahaaahhhhhhaaaaa

عبداللہ
20-03-2014, 12:15 AM
Oho ap kishi mishi ko itni masoom kaisy smjhti hain, aflaton ke bhi phuppi hai.Mjhy yaqeen hai aapa ka siyapa isi ka dala hwa hai
wase mjhy us masoom se hmdardi hai jiski muft mein shamat aany wali hai :( :(

ارے کوئی بات نہیں کش مجھے پتہ ہے یہ تم نے نہیں لکھا جس نے لکھوایا ہے تم سے اس کی شامت لانے والی ہوں میں;)

KishTaj
20-03-2014, 12:25 AM
گھر والے پیار سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

اور غصے سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

پسندیدہ گانا؟

پسندیدہ گانا

پسندیدہ گلوکار

پسندیدہ ڈرامہ

پسندیدہ اداکار /اداکارہ

جھوٹ بولتی ہیں؟

پڑھائی کے زمانے میں کیا مشاغل ہوتے تھے؟

اور کتنا وقت دیتی تھیں پڑھائی کو؟

پڑھائی میں کیسی تھیں؟


کیسے پڑھتی تھیں ٹہل کر؟ بیٹھ کر؟ کیسےیاد کرتی تھیں؟

لکھائی کیسی ہے اردو اور انگلش کی؟

گھر سے دور ہوں تو کس چیز کی کمی زیادہ محسوس کرتی ہیں؟

کس کے ساتھ رہنے سے تنہا رہنے کو ترجیح دیں گی ؟

مالٹا کیسے چھیلتی ہیں ؟ہاتھ سے یا چھری سے ؟

اردو کے علاوہ اور کس زبان کے ادب کا مطالعہ کیا ہے ؟

تعلیمی ریکارڈ کیسا رہا اپ کا؟

کیا ریگولر اسٹوڈنٹ رہی ہین ؟

کہیں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟ اب اور شادی سے پہلے۔ ؟

بہت ارجنٹ نکلنا ہو تو ۔ ۔ کن چيزوں پر لازمی دھیان دیں گی؟(تیاری میں )

آیس کریم زیادہ پسند ہے کے چاکلیٹ؟

اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے ؟

خود کون سی ڈش زیادہ اچھی بنالیتی ہیں۔ ۔ آپ کے خیال میں۔ ۔ اور دوسروں کے خیال میں کون سی؟

کھانا بنانا کب سیکھا تھا؟ اور ریگیولرلی کب سے بنانا سٹارٹ کیا؟

کون سی ڈش بنانے سے کوفت ہوتی ہے ؟

کبھی نقل کی یا کروائی ہے ؟

سادگی پسند ہے؟ یا تھوڑا بہت فیشن کر لیتی ہیں ۔۔۔ گھر میں "ملنگ" بنی پھرتی ہیں کے کونسا کویٔی اور دیکھ رہا ہے، اپنا ہی گھر ہے۔۔۔۔ یا ٹھیک سے رہتی ہیں؟ ۔

اپنے کام خود کیا کرتی ہیں؟

وعدہ فورا کرلیتی ہیں؟

قسم کھانے میں کتنی ماہر ہیں ؟

شرطیں لگانے کی اوسط کیا ہے ؟


ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گی؟
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں؟

اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتی تھیں؟

جیب خرچ ملتا تھا؟

کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتی تھیں؟

کتنی صفائی پسند ہیں؟

بس واجبی سی ہو۔ ۔ یا ٹھیک ٹھاک؟ یا جنون ہے صفائی کا ؟

کتنی نازک طبع اور نفاست پسند ہیں ؟

کس قسم کے کھیل کھیلے ہیں بجپن میں، لڑکپن میں، نوجوانی میں۔ ؟

بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتی تھی کے ۔۔۔ جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟



موڈی ہیں ؟

حلقہ احباب کتنا وسیع ہے؟

خود سے دوستی کرنے میں پہل کرتی ہیں؟

کیا آپ اچھی رازدان ہیں ؟

کوئي آئیڈیل ؟اور کس شخصیت سے ملنا چاہیں گی؟

نفع نقصان سے بےپروا ہوکر سچ بولتی ہیں۔ ۔ ۔ سچ کے باعث کوئی نقصان اٹھایا ہو؟


وقت کی کتنی پابند ہیں ؟

کیا اعتبار جلدی کر لیتی ہیں؟کبھی کسی نے دھوکہ دیا؟

خودغرض ہیں؟

گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

فیصلہ کرنے میں کتنی دیر لگاتی ہیں ؟

ناراض ہوتی ہیں ۔ ۔ تو کن باتوں پر ۔۔ کتنی مدت کے لیے؟

کیا جلدی معاف کر دیتی ہیں؟

روتی ہیں؟کتنی جلد رونا آجاتا ہے؟کن باتوں پر؟

اور رونا آۓ تو فورا ہی رو لیتی ہیں؟سب کے سامنے رولیتی ہیں یا اکیلے میں؟

کس چیز سے زیادہ خوف اور ڈر لگتا ہے؟


کبھی غلط کام کرتے ہوئے ضمیر کی آواز پر دھیان دیا یا سنی ان سنی کردی؟

کبھی قبرستان کے سامنے سے گزرتے ہوئے یا کسی میت کو جاتا دیکھ کر دل میں کیا خیال آیا؟

کوشش پر کتنا یقین رکھتی ہیں۔؟ یا آپ کے نزدیک سب کچھ تقدیر سے ہوتا ہے۔ خواہ بندہ کوشش کرے یا نہ کرے۔؟

کبھی خود اپنا احتساب کیا ہے ؟

اعلی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

انگریزی زبان ۔
اعلی تعلیم ۔
دولت ۔
یا صلاحیتیں؟

کس سفر سے خوف آتا ہے؟

گھر میں زیادہ کون سی زبان بولتی ہیں؟

زیادہ بولتی ہیں یا خاموش رہتی ہیں؟

انگلش ناولز پڑھتی ہیں؟

ادھار دے کر بھول جاتی ہیں ؟ ؟یا صبح شام یاد کرواتی رہتی ہیں ؟

۔۔نصیحت جو بری لگتی ہے؟

2۔۔۔۔۔اگر ایک قتل کی اجازت ہوتی تو کس کو کرتیں؟

پرانی باتیں خوشی کی یا دکھ کی۔ دوبارہ یاد آئیں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں ؟۔

گھر میں عموما کیا زیور پہنے رکھتی ہیں ؟ مطلب چوڑیاں؟ لاکٹ ،رنگ وغیرہ ؟

کبھی کوئی زیور وغیرہ گم ہوا ہے؟

صبح اٹھ کر پہلے ضروری کام۔ ؟

کس کی لاڈلی تھیں امی کی یا ابا کی


بہن بھائیوں سے کبھی ناراضگی ہوتی تھی اگر ہاں تو کس بات پر



سیونگ کیسے کرتی ہو بینک میں یا جیولری وغیرہ بنا کر


فضول خرچ ہو یا میانہ روی اختیار کرتی ہو


پردیس میں پاکستان کی کس چیز کو سب سے زیادہ مس کرتی ہو

KishTaj
20-03-2014, 12:25 AM
ایک خوشگوار فیملی لائف کی بنیاد کن چیزوں پر ہوتی ہے


لڑکیوں کے لئے کتنی تعلیم ضروری ہے


آئڈیل پر یقین تھا یا افسانوی باتیں مانتی تھیں



کس قسم کی بکس پڑھنا پسند ہے


شعر و شاعری سے دلچسپی ہے اگر ہاں تو کس کی نظمیں غزلیں اچھی
لگی ہیں


کسی کام کو نہ کرنے کادل چاہے تو کیا بہانا کرتی ھیں؟

کبھی آسمان پر تارے گنے؟

کس سواری کی ڈرائیونگ کرنا پسند کریں گی ان میں سے۔۔تانگہ رکشہ،ٹرک؟

سفر کون سا اچھا لگتا ھے

زندگی کی تعریف کریں کم سے کم الفاظ میں؟

موجوہ دور میں اپنا رول ماڈل کسے کہیں گی؟

کوئی ایسا کام جو بار بار آپ کا کرنے کو دل کرے؟

انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

کوئی ٹائم دے کر بھی ٹائم پر نہ پہنچے تو کیا دل کرتا ہے؟

چغلیاں کرتی ہیں کیا؟

عید کیسے مناتی ہیں؟

چوڑیاں مہندی وغیرہ کا اہتمام کرتی ہیں یا نہیں؟

کسی کےلیے تحفہ لیتے ہوۓ کس کی پسند کو سامنے رکھتی ہیں؟ اپنی یا جسے دینا ہو اس کی؟

اپنی تعریف پر کیسا محسوس کرتی ہیں؟

کوئی متوجہ ہو کر بات نہ سنے تو کیسا لگتا ہے؟

تفصیلی بات کہنے سننے کی عادی ہیں؟ یا بس دو جملوں سےکام چلاتی ہیں ؟

کیا کچن میں میاں ھیلپ کرتے ھیں ؟

شاپنگ کی کتنی شوقین ہیں اور کیا چیزیں زیادہ خریدتی ہیں؟

اگر آپ صدر پاکستان ھوتیں تو سب سے پہلا حکم کیا دیتیں؟

آٹا ایک ہاتھ سے گوندھتی ہیں دونوں سے؟

روٹی ہاتھ سے بنا لیتی ہیں یا بیلن زندہ باد؟

سبزی وغیرہ کیسے کاٹتی ہیں؟ کتنے کٹ لگتے ہیں ؟

اور کچھ فرائی کرتے وقت آئل کے چھینٹوں سے بچنے کا طریقہ بتائیں؟

شاپنگ کرنے جائیں تو کوئي بھی چيز جلدی اور آرام سے پسند آجاتی ہے۔ ۔ یا دسیوں میں سے کبھی کوئی کچھ پسند آتی ہے؟

مہینے میں کتنے جوڑے کپڑے خریدتی ہیں ؟

اپنی چيزيں خود ہی منتخب کرتی ہیں؟ یا دوسروں کی لائی ہوئی بھی پسند آجاتی ہیں؟

اور اگر دوسرے سے منگوائی ہوئي چيز پسند نہ آۓ تو کیا کرتی ہیں؟منہ بناتی ہیں یا اس کا دل رکھتی ہٰں تعریف کر کے؟

کام کرتے ہوۓ۔ ۔ ساتھ ساتھ گنگناتی ہیں یا خاموشی سےکرتی ہیں ؟۔

کوئی ایسی جگہ جہاں جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہوں؟

کھانا/میٹھا پکاتے ھوئے نمک/چینی اندازے سے ڈالتی ھیں یا چمچ کا استعمال کرتی ھیں؟

پیاز، ٹماٹر یعنی سبزیاں کاٹنے کے لئے چاپنگ بورڈ استعمال کرتی ھیں یا ھاتھ میں پکڑ کر ھی کاٹ لیتی ھیں؟

آٹا بیٹھ کر گوندھتی ھیں یا کھڑی ھو کر ؟

فرائز پلین اچھے لگتے ھیں یا سالٹ اور وینیگر والے ؟

اگر پودینے والی چٹنی بنانی ھو تو اس میں ھری مرچیں اندازے سے ڈالتی ھیں یا گن کر ؟
ایک ھفتے تک اگر سپیس سٹیشن پر رھنے کی آفر ملے تو جواب کیا ھوگا

یو -ایف -او پر یقین ھے--اگر ھے تو کیوں --نھیں ھے تو کیوں
-
لائف ٹائم میں ٹائم مشین ایجاد ھو جاے تو مستقبل میں جانا پسند کروگی یا ماضی کے کسی ایسے زمانے میں جو آپ نے کتابوں میں پڑھ رکھاھو
--
اگر آب حیات کاپتا مل جاے تو کیا ردعمل ھو گا

آپ کے خیال میں خواتین کے قد کی لمبائی کس حد تک مناسب ہے؟

بہت انہماک اور مشغولی کی کوئی نشانی ؟

بچپن کی کوئی نظم سنائیں؟

کبھی چڑیا گھر گئی ہیں؟

کس جانور پرندے کو قریب سے دیکھنے کا شوق ہے؟

کسی سے دیر بعد ملاقات ہوتو۔ پہلے جیسے تاثرات کے ساتھ ملتی ہیں یا کچھ جھجک آجاتی ہے ؟

لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے ؟

نیند اور بھوک اور پیاس میں سے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ کیا ؟

کتنی محب وطن ہیں؟

دیارغیر میں جشن آزادی مناتی ہیں تو کس طرح؟

پانی، بجلی، گیس. . ۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسیں گی؟

بیماری میں ایک جگہ لیٹی رہتی ہیں۔ ۔ یاعام دنوں سے زیادہ گھومتی پھرتی ہیں؟


ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتی ہیں۔

اپنی تین اچھائیاں اور تین برائیاں بتائیں-

بیماری میں دوائیں آرام سے کھا لیتی ہیں یا نخرے کرتی ہیں؟۔

ہائے ہائے کرتی ہیں۔ یا معصوم بن کر لیٹی رہتی ہیں یا امی کو یاد کر کے روتی ہیں؟

کسی خزانے کا نقشہ مل جاۓ یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آۓ تو کیا کریں گی؟

اگر بالمشافہ ملاقات کا موقعہ ملے تو فورم کے کس ممبر سے ملنا چاہیں گی ؟

آج کل لڑکوں میں لڑکیوں کی نقالی ۔۔ ۔ اور لڑکیوں میں لڑکوں کے انداز ۔ ۔ اسٹائل وغیرہ اپنانا۔ ۔ فیشن کے نام پر عام ہے۔ ۔
ایسے کون کون سے فیشن آپ کو سخت ناپسند ہیں؟


مردوں کی کون سی عادات اچھی نہیں لگتیں؟

رکشہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتی ہیں ؟

فورم کے کس ممبر سے لڑنے کا دل چاہتا ہے ؟

فورم کی ایڈمنسٹریٹر بنا دیا جاۓ تو کس ممبر کو سب سے پہلے نکال باہر کریں گی؟ میرے علاوہ



۔ڈرائیونگ کیسی کرتی ہیں۔ ریش یا کئرفل؟ اگر آپ کو جلدی ہوکہیں پہنچنے کی اور کوئی بیچارہ سگنل دے کر آپ سے جگہ مانگے تو دے دیتی ہیں یا یا اگنور کرتی ہیں؟

عبداللہ
20-03-2014, 12:46 AM
kishi mishi tm tu ghussa ee kr gai
chlo saima bibi ab jldi se hath chalao abi tu ar bhi bht se memberz ne sawalat krny hain :p ;)

Saima
20-03-2014, 09:32 AM
گھر والے پیار سے کس نام سے بلاتے ہیں؟
صائمہ
اور غصے سے کس نام سے بلاتے ہیں؟
صائمہ
بس آنکھیں ماتھے پہ رکھی ہوتی ہیں
ہاہاہا;d
پسندیدہ گانا؟
ویسے تو بہت سارے ہیں لیکن آل ٹائم فیورٹ
سجاد علی کا پانیوں میں
اور میشا شفیع کا دشت تنہائی میں

پسندیدہ گلوکار
سجاد علی
پسندیدہ ڈرامہ
بہت سارے جیسے تنہایاں، کرن کہانی
پسندیدہ اداکار /اداکارہ
Tom Hanks, Matt Damon, Denzel Washington
پڑھائی کے زمانے میں کیا مشاغل ہوتے تھے؟
سونا یا ٹی وی ناول وغیرہ پڑھنا
اور کتنا وقت دیتی تھیں پڑھائی کو؟
بس اتنا ہی کہ روزانہ کا سکول/کالج میں ملا ہوا کام پورا ہوجائے
کیسے پڑھتی تھیں ٹہل کر؟ بیٹھ کر؟ کیسےیاد کرتی تھیں؟
لیٹ کے
ہاہاہا;d
لکھائی کیسی ہے اردو اور انگلش کی؟
ٹھیک ہی تھی دونوں میں اور اب تو اردو کا بہت ہی برا حال ہے (کبھی لکھی جو نہیں اب)
گھر سے دور ہوں تو کس چیز کی کمی زیادہ محسوس کرتی ہیں؟
اپنی امی کی کو مس کرتی ہوں
کس کے ساتھ رہنے سے تنہا رہنے کو ترجیح دیں گی ؟
my family off course
مالٹا کیسے چھیلتی ہیں ؟ہاتھ سے یا چھری سے ؟
دونوں سے
آدھا چھری سے اور آدھا ہاتھ سے;d
اردو کے علاوہ اور کس زبان کے ادب کا مطالعہ کیا ہے ؟
English
کیا ریگولر اسٹوڈنٹ رہی ہین ؟
مجبوری ہے رہنا پڑا
کہیں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟ اب اور شادی سے پہلے۔ ؟
پانچ سے دس منٹ شادی سے پہلے
اب بھی اتنا ہی لگتا ہے اگر میری کوئی نند قریب نا ہوں - کیونکہ ان کے بقول اب مجھے میک اپ کرنا چاہیے فل جیولری سمیت
بہت ارجنٹ نکلنا ہو تو ۔ ۔ کن چيزوں پر لازمی دھیان دیں گی؟(تیاری میں )
جوتوں پر
آیس کریم زیادہ پسند ہے کے چاکلیٹ؟
دونوں ہی پسند نہیں ہیں مجبوری ہو تو کھا لیتی ہوں
اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے ؟
پراٹھے
خود کون سی ڈش زیادہ اچھی بنالیتی ہیں۔ ۔ آپ کے خیال میں۔ ۔ اور دوسروں کے خیال میں کون سی؟
الو اچھا بنا لیتی ہوں دوسروں کو ;d
مزاق تھا
کڑی پکوڑے میری فرینڈز کے خیال میں - میرے گھروالوں کے خیال میں مجھے مزید سیکھنے کی ضرورت ہے-
کھانا بنانا کب سیکھا تھا؟ اور ریگیولرلی کب سے بنانا سٹارٹ کیا؟
ماسٹرز کرنے کے بعد- اور ریگولر بنانا شروع کیا یہاں آنے کے بعد
کون سی ڈش بنانے سے کوفت ہوتی ہے ؟
آٹا گوندھنے سے
کبھی نقل کی یا کروائی ہے ؟
کروائی ہے بی ایڈ کے ایگزایم میں
سادگی پسند ہے؟ یا تھوڑا بہت فیشن کر لیتی ہیں ۔۔۔ گھر میں "ملنگ" بنی پھرتی ہیں کے کونسا کویٔی اور دیکھ رہا ہے، اپنا ہی گھر ہے۔۔۔۔ یا ٹھیک سے رہتی ہیں؟ ۔
یہ تو ٹھیک کہا - گھر میں کونسا کوئی دیکھ رہا ہوتا ہے
اپنے کام خود کیا کرتی ہیں؟
اب تو کوئی چوائس ہی نہیں اس کے علاوہ
وعدہ فورا کرلیتی ہیں؟
نہیں
قسم کھانے میں کتنی ماہر ہیں ؟
قسم نہیں کھاتی - ایک ہی دفعہ کھائی اپنی ہوش میں اور نتیجہ بھی بھگتا
شرطیں لگانے کی اوسط کیا ہے ؟
شرط بھی نہیں لگاتی
ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گی؟
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں؟
سمندر کے کنارے
اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتی تھیں؟
جی بالکل
جیب خرچ ملتا تھا؟
جی
کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتی تھیں؟
ویری ہوتا رہتا تھا - کینٹین میں
کتنی صفائی پسند ہیں
بس واجبی سی ہو۔ ۔ یا ٹھیک ٹھاک؟ یا جنون ہے صفائی کا ؟
ٹھیک ٹھاک
کتنی نازک طبع اور نفاست پسند ہیں ؟
ٹھیک ٹھاک
کس قسم کے کھیل کھیلے ہیں بجپن میں، لڑکپن میں، نوجوانی میں۔ ؟
کرکٹ، ہاکی، بیڈ منٹن، کنچے، پتنگ اڑانا۔ فٹ بال، گلی ڈنڈا لڈو، کیرم
بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتی تھی کے ۔۔۔ جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟
بالکل کرتی تھی - خاص طور پہ چھوٹے بھائی کے ساتھ
موڈی ہیں ؟
بہت زیادہ
حلقہ احباب کتنا وسیع ہے؟
زیادہ نہیں
خود سے دوستی کرنے میں پہل کرتی ہیں؟
نہیں
کیا آپ اچھی رازدان ہیں ؟
جی بالکل
کوئي آئیڈیل ؟اور کس شخصیت سے ملنا چاہیں گی؟
قائداعظم
اب ان سے تو نہیں مل سکتی
نفع نقصان سے بےپروا ہوکر سچ بولتی ہیں۔ ۔ ۔ سچ کے باعث کوئی نقصان اٹھایا ہو؟
بالکل بول دیتی ہوں- اسی لئے تو یہاں کچھ ممبرز کے بقول میں تھوڑی بدتمیز ہوں
کبھی نقصان بھی ہوجاتا ہے اور کبھی فائدہ بھی
وقت کی کتنی پابند ہیں ؟
بہت زیادہ- کبھی کبھی تو میں خود ہی تنگ آجاتی ہوں اپنی اس عادت سے
کیا اعتبار جلدی کر لیتی ہیں؟کبھی کسی نے دھوکہ دیا؟
نہیں
خودغرض ہیں؟
نہیں
گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
نہیں
گھر سے باہر تھوڑی ریزرو ہوتی ہوں
فیصلہ کرنے میں کتنی دیر لگاتی ہیں ؟
سوچ سمجھ کے کرتی ہوں
ناراض ہوتی ہیں ۔ ۔ تو کن باتوں پر ۔۔ کتنی مدت کے لیے؟
جی ہوتی ہوں - یہ تو موڈ پہ ڈیپنڈ کرتا ہے - کبھی تو بہت چھوٹی بات پہ بھی ہوجاتی ہوں اور کبھی بڑی سے بڑی بات بھی اگنور کر دیتی ہوں
ناراضگی اگر گھر والوں سے ہو تو زیادہ دیر نہیں رہتی
کیا جلدی معاف کر دیتی ہیں؟
جی
روتی ہیں؟کتنی جلد رونا آجاتا ہے؟کن باتوں پر؟
جلدی نہیں روتی لیکن کبھی صورت حال ایسی ہوجاتی ہے کہ بے اختیار رونا بھی آجاتا ہے خاص طور پر جب پاکستان کے بارے میں بری خبر ملے
اور رونا آۓ تو فورا ہی رو لیتی ہیں؟سب کے سامنے رولیتی ہیں یا اکیلے میں؟
اکیلے میں
کس چیز سے زیادہ خوف اور ڈر لگتا ہے؟
اکیلے رہنے سے
کبھی غلط کام کرتے ہوئے ضمیر کی آواز پر دھیان دیا یا سنی ان سنی کردی؟
غلط کام تو نہیں کہہ سکتے لیکن اگر کوئی ایسا کام کر لوں کہ جو مجھے معلوم ہو کہ میری فیملی کو پسند نہیں آئی گے تو بہت ٹینشن ہوتی ہے اور اسی وقت ریلیکس ہوتی ہوں جب تک گھر والوں سے ڈسکس نا کر لوں
کبھی قبرستان کے سامنے سے گزرتے ہوئے یا کسی میت کو جاتا دیکھ کر دل میں کیا خیال آیا؟
یہ دنیا تو سستانے کی جگہ ہے - ہمارا اصل مقام تو وہی ہے جہاں سب کو جانا ہے
کوشش پر کتنا یقین رکھتی ہیں۔؟ یا آپ کے نزدیک سب کچھ تقدیر سے ہوتا ہے۔ خواہ بندہ کوشش کرے یا نہ کرے۔؟
کوشش اور تقدیر کو الگ نہیں کیا جاسکتا میرے خیال میں
کبھی خود اپنا احتساب کیا ہے ؟
جی
اعلی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
انگریزی زبان ۔
اعلی تعلیم ۔
دولت ۔
یا صلاحیتیں؟
صلاحیتیں
کس سفر سے خوف آتا ہے؟
کسی سے نہیں
گھر میں زیادہ کون سی زبان بولتی ہیں؟
امی ابو اور بہن بھائیوں کے ساتھ پنجابی
بھانجوں اور بھانجی کے ساتھ انگلش
بھتیجیوں، بھتیجے ، فرینڈز اور میاں کے ساتھ اردو
زیادہ بولتی ہیں یا خاموش رہتی ہیں؟
گھر میں بولتی ہوں - باہر زیادہ خاموش رہتی ہوں
انگلش ناولز پڑھتی ہیں؟
بہت زیادہ نہیں
ادھار دے کر بھول جاتی ہیں ؟ ؟یا صبح شام یاد کرواتی رہتی ہیں ؟
بھول جاتی ہوں
۔۔نصیحت جو بری لگتی ہے؟
جب کوئی غیر متعقلہ شخص نصیحت کرے خواہ کوئی بھی ہو
2۔۔۔۔۔اگر ایک قتل کی اجازت ہوتی تو کس کو کرتیں؟
ایک انسان کو قتل پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے- ہم کون ہیں فیصلہ کرنے والے کسی کی زندگی کا
پرانی باتیں خوشی کی یا دکھ کی۔ دوبارہ یاد آئیں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں ؟۔
اتنی ہی خوشی یا دکھ ہوتا ہے
گھر میں عموما کیا زیور پہنے رکھتی ہیں ؟ مطلب چوڑیاں؟ لاکٹ ،رنگ وغیرہ ؟
کچھ بھی نہیں پہنتی
کبھی کوئی زیور وغیرہ گم ہوا ہے؟
زیور تو نہیں ہاں گھڑی گم ہوئی ہے ایک دفعہ
صبح اٹھ کر پہلے ضروری کام۔ ؟
دانت برش کرنا
کس کی لاڈلی تھیں امی کی یا ابا کی
دونوں کی بلکہ بہنوں کی بھی
بہن بھائیوں سے کبھی ناراضگی ہوتی تھی اگر ہاں تو کس بات پر
ارے یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے
اور کسی وجہ کے بغیر بھی ہوتی تھی
ہاں دورانیہ صرف پانچ منٹ ہوتا تھا
اب نہیں ہوتی
سیونگ کیسے کرتی ہو بینک میں یا جیولری وغیرہ بنا کر
بینک میں
فضول خرچ ہو یا میانہ روی اختیار کرتی ہو
فضول خرچ
پردیس میں پاکستان کی کس چیز کو سب سے زیادہ مس کرتی ہو
بہت ساری چیزیں ہیں

Shaista Zia
20-03-2014, 09:58 AM
صائمہ تمہاری اور میری عادتیں بہت ملتی ہیں
:)

بہت اچھا دیا ہے انٹرویو۔

باقی کے سوالات داغے جائیں
;);)

Saima
20-03-2014, 10:35 AM
صائمہ تمہاری اور میری عادتیں بہت ملتی ہیں
:)

بہت اچھا دیا ہے انٹرویو۔

باقی کے سوالات داغے جائیں
;)

ریئلی
بہت اچھا لگا یہ جان کر:)

اور سوال:o
ابھی تو ایک لمبی لسٹ رہتی ہے اور میرا نیند سے برا حال ہے:(

Shaista Zia
20-03-2014, 10:48 AM
ریئلی
بہت اچھا لگا یہ جان کر

اور سوال:o
ابھی تو ایک لمبی لسٹ رہتی ہے اور میرا نیند سے برا حال ہے:(


ہاں تمہارے بہت سارے آنسرز میرے جیسے ہیں۔ انٹیلیجنٹ لوگ تو ہم جیسے ہی ہوتے ہیں نا
8)8)۔

سو جاؤ سو جاؤ لیکن انٹرویو پورا دینا ہوگا ورنہ انٹرویو ناراض ہو جائے تو خواب میں بھی پیچھا نہیں چھوڑتا
;)

عبداللہ
21-03-2014, 02:35 AM
تھوڑا ایکسیلریٹر پر پاؤں رکھیں ابھی تو غیر روایتی سوالات بھی پوچھنے ہیں بہت سے ممبران نے جیسے میں نے یہ پوچھنا تھا کہ؟؟؟؟َ۔???۔

Saima
21-03-2014, 02:47 AM
تھوڑا ایکسیلریٹر پر پاؤں رکھیں ابھی تو غیر روایتی سوالات بھی پوچھنے ہیں بہت سے ممبران نے جیسے میں نے یہ پوچھنا تھا کہ؟؟؟؟َ۔???۔



دے دوں گی باقی جواب بھی آج~
پہلے ہی اس انٹرویو اور فورم کے چکر میں میرا اتنا سارا کام پینڈنگ پڑا ہے

لو ابھی تمہاری کسر رہتی ہے سوال پوچھنے کی :eek:

عبداللہ
21-03-2014, 02:51 AM
دے دوں گی باقی جواب بھی آج~
پہلے ہی اس انٹرویو اور فورم کے چکر میں میرا اتنا سارا کام پینڈنگ پڑا ہے

لو ابھی تمہاری کسر رہتی ہے سوال پوچھنے کی :eek:


اوہو جی
توازن رکھا کریں۔
جی ابھی تو بہت سے سوا "لات" رہتے ہیں;)۔

عبداللہ
23-03-2014, 12:26 AM
kia howa tera wada :;)

Amir Shahzad
23-03-2014, 12:31 AM
1- جب اپنی جیسی کسی مائی سے لڑائی ہوتی ہے تو مار کھاتی ہیں یا مارتی ہیں
2-جس دن صفائی نا کرنا پڑے تو کیسا فیل ہوتا ہے
3-جب آئینہ دیکھتی ہیں تو ڈر تو نہیں لگتا
4-نیگرو میں اور خود میں کچھ ڈیفرنس فیل ہوتا ہے ؟
5-اگر کسی دن آپکو کانے امرود کھانے کو نا ملیں تو سارا دن کیسا گزرتا ہے

یہ چھوٹے چھوٹے سوال ہیں بس
ان کے جواب پہلے عنایت فرما دیجیے گا

آداب عرض ;d;d

Saima
23-03-2014, 12:40 AM
kia howa tera wada :;)

صبر بہت بڑی نعمت ہے ;)

KishTaj
23-03-2014, 02:36 AM
ارے واہ۔۔۔۔ اتنے سارے جوابات دے بھی دئیے۔۔۔ شاباش آپاں جی۔
مزید جو پڑے ہیں وہ بھی دیجئے پھر مزید پوچھتی ہوں۔:)۔

Saima
23-03-2014, 09:03 AM
ایک خوشگوار فیملی لائف کی بنیاد کن چیزوں پر ہوتی ہے

اعتماد اور تحمل
لڑکیوں کے لئے کتنی تعلیم ضروری ہے

میرے خیال میں معاشرے کی ترقی لڑکیوں کی تعلیم کے بغیر ناممکن ہے
آئڈیل پر یقین تھا یا افسانوی باتیں مانتی تھیں

افسانوی
کس قسم کی بکس پڑھنا پسند ہے

ناولز اور ہسٹری
شعر و شاعری سے دلچسپی ہے اگر ہاں تو کس کی نظمیں غزلیں اچھی
لگی ہیں

بہت زیادہ نہیں- چند شعراء کو ہی پڑھتی ہوں
کسی کام کو نہ کرنے کادل چاہے تو کیا بہانا کرتی ھیں؟


بہانہ تو کوئی نہیں - صاف منع کر دیتی ہوں
کبھی آسمان پر تارے گنے؟

ہاہاہا
کئی بار- یہ دیکھنےکے لئے کہ کیا واقعی تارے گننے سے نیند آجاتی ہے
کس سواری کی ڈرائیونگ کرنا پسند کریں گی ان میں سے۔۔تانگہ رکشہ،ٹرک؟

ٹرک کی
سفر کون سا اچھا لگتا ھے

چنگ چی;d
زندگی کی تعریف کریں کم سے کم الفاظ میں؟


زندگی خدا کا بہت خوبصورت تحفہ ہے
موجوہ دور میں اپنا رول ماڈل کسے کہیں گی؟
کسی کو بھی نہیں
کوئی ایسا کام جو بار بار آپ کا کرنے کو دل کرے؟

ایسا تو کوئی کام نہیں
انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟


بہت برا
کوئی ٹائم دے کر بھی ٹائم پر نہ پہنچے تو کیا دل کرتا ہے؟

مار مار کے دنبہ بنا دوں;d
چغلیاں کرتی ہیں کیا؟

وہ کیا ہوتی ہیں
عید کیسے مناتی ہیں؟

پاکستان میں تو وہی جو ٹیپیکل طریقہ ہے- یہاں پہ تو مسجد میں نماز پڑھتی ہوں اور پھر یونیورسٹی (اگر عید ویک ڈیز میں ہو) اگر ویک اینڈ ہوتو کہیں باہر کھانا کھا لیا اور بس
چوڑیاں مہندی وغیرہ کا اہتمام کرتی ہیں یا نہیں؟

یونیورسٹی جانا ہو تو نہیں - ورنہ چوڑیاں پہن لیتی ہوں
کسی کےلیے تحفہ لیتے ہوۓ کس کی پسند کو سامنے رکھتی ہیں؟ اپنی یا جسے دینا ہو اس کی؟

جسے دینا ہو اس کی
اپنی تعریف پر کیسا محسوس کرتی ہیں؟

ایک دفعہ ہو تو ٹھیک اگر بار بار ہو تو امبیرسمنٹ ہونے لگتی ہے
کوئی متوجہ ہو کر بات نہ سنے تو کیسا لگتا ہے؟

غصہ آتا ہے
تفصیلی بات کہنے سننے کی عادی ہیں؟ یا بس دو جملوں سےکام چلاتی ہیں ؟
مختصر بات کرنا اور سننا پسند ہے

کیا کچن میں میاں ھیلپ کرتے ھیں ؟

ابھی تک تو اسکی نوبت نہیں آئی
شاپنگ کی کتنی شوقین ہیں اور کیا چیزیں زیادہ خریدتی ہیں؟

بہت زیادہ شوق نہیں - جوتے اور پرس
اگر آپ صدر پاکستان ھوتیں تو سب سے پہلا حکم کیا دیتیں؟

موجودہ سیاہ ست دانوں سے چھٹکارا
آٹا ایک ہاتھ سے گوندھتی ہیں دونوں سے؟

ایک ہاتھ سے زیادہ تر
روٹی ہاتھ سے بنا لیتی ہیں یا بیلن زندہ باد؟

ہاتھ سے بناتی ہوں
سبزی وغیرہ کیسے کاٹتی ہیں؟ کتنے کٹ لگتے ہیں ؟

کٹنگ بورڈ یوز کرتی ہوں- ہاتھ سے کاٹوں تو بہت زیادہ
اور کچھ فرائی کرتے وقت آئل کے چھینٹوں سے بچنے کا طریقہ بتائیں؟

کچھ نہیں بس گرم آئل میں پانی کا چھینٹا لگادیں
شاپنگ کرنے جائیں تو کوئي بھی چيز جلدی اور آرام سے پسند آجاتی ہے۔ ۔ یا دسیوں میں سے کبھی کوئی کچھ پسند آتی ہے؟

جلدی شاپنگ کر لیتی ہوں - دکانوں پہ مارے مارے پھرنا بالکل بھی پسند نہیں ہے
مہینے میں کتنے جوڑے کپڑے خریدتی ہیں ؟
کوئی فکس تعداد نہیں ہے - کسی مہینے میں بہت زیادہ بنا لیتی ہوں پھر کئی مہینے تک کوئی ایک بھی نہیں
اپنی چيزيں خود ہی منتخب کرتی ہیں؟ یا دوسروں کی لائی ہوئی بھی پسند آجاتی ہیں؟


اپنی سس کی لائی ہوئی چیزیں پسند آجاتی ہیں
اور اگر دوسرے سے منگوائی ہوئي چيز پسند نہ آۓ تو کیا کرتی ہیں؟منہ بناتی ہیں یا اس کا دل رکھتی ہٰں تعریف کر کے؟


تعریف بھی کر دیتی ہوں اور استعمال بھی کرلیتی ہوں
کام کرتے ہوۓ۔ ۔ ساتھ ساتھ گنگناتی ہیں یا خاموشی سےکرتی ہیں ؟۔

ارے گنگنا کے گھر والوں کو ڈرانا ہے کیا
کوئی ایسی جگہ جہاں جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہوں؟

ایسی تو کوئی جگہ نہیں
کھانا/میٹھا پکاتے ھوئے نمک/چینی اندازے سے ڈالتی ھیں یا چمچ کا استعمال کرتی ھیں؟

اندازے سے
پیاز، ٹماٹر یعنی سبزیاں کاٹنے کے لئے چاپنگ بورڈ استعمال کرتی ھیں یا ھاتھ میں پکڑ کر ھی کاٹ لیتی ھیں؟

چاپنگ بورڈ
آٹا بیٹھ کر گوندھتی ھیں یا کھڑی ھو کر ؟

کھڑی ھو کر
فرائز پلین اچھے لگتے ھیں یا سالٹ اور وینیگر والے ؟

سالٹ والے
اگر پودینے والی چٹنی بنانی ھو تو اس میں ھری مرچیں اندازے سے ڈالتی ھیں یا گن کر ؟

پودینے کی چٹنی
مجھے پودینہ ہی پسند نہیں
ایک ھفتے تک اگر سپیس سٹیشن پر رھنے کی آفر ملے تو جواب کیا ھوگا

اگر وہاں انٹر نیٹ ہو تو آفر ایکسیپٹ کروں گی
یو -ایف -او پر یقین ھے--اگر ھے تو کیوں --نھیں ھے تو کیوں
-
???
لائف ٹائم میں ٹائم مشین ایجاد ھو جاے تو مستقبل میں جانا پسند کروگی یا ماضی کے کسی ایسے زمانے میں جو آپ نے کتابوں میں پڑھ رکھاھو
--
ماضی میں
اگر آب حیات کاپتا مل جاے تو کیا ردعمل ھو گا

کوئی خاص نہیں
آپ کے خیال میں خواتین کے قد کی لمبائی کس حد تک مناسب ہے؟


5'4" or 5'5"
بہت انہماک اور مشغولی کی کوئی نشانی ؟

ماتھے پر پڑے ہوئے بل;d
بچپن کی کوئی نظم سنائیں؟
Twinkle Twinkle Little Star
or
Ba Ba Black Sheep

کبھی چڑیا گھر گئی ہیں؟

کئی دفعہ
کس جانور پرندے کو قریب سے دیکھنے کا شوق ہے؟

dinosaur
کسی سے دیر بعد ملاقات ہوتو۔ پہلے جیسے تاثرات کے ساتھ ملتی ہیں یا کچھ جھجک آجاتی ہے ؟

پہلے جیسے تاثرات کے ساتھ
لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے ؟

بالکل
نیند اور بھوک اور پیاس میں سے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ کیا ؟

نیند فرسٹ
پیاس سیکنڈ
بھوک تھرڈ
کتنی محب وطن ہیں؟

بہت زیادہ ہوں - میرے اپنے خیال میں
دیارغیر میں جشن آزادی مناتی ہیں تو کس طرح؟

دوسری پاکستانی فرینڈز کو وش کرتی ہوں اور لنچ یا ڈنر پر ملتے ہیں
پانی، بجلی، گیس. . ۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسیں گی؟

بجلی والے
بیماری میں ایک جگہ لیٹی رہتی ہیں۔ ۔ یاعام دنوں سے زیادہ گھومتی پھرتی ہیں؟

ایک جگہ لیٹی رہتی ہوں
ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتی ہیں۔

کوئی خاص نہیں - بس موویز دیکھ لیتی ہوں- یا پھر پاکستانی نیوز پیپرز کی سائٹس
اپنی تین اچھائیاں اور تین برائیاں بتائیں-
اچھائیاں تو بہت سی ہیں
برائی
ہمممممم
کسی کی لمبی بات سننے کی پیشنس بالکل نہیں
اور بھی ہونگی - کبھی غور نہیں کیا
بیماری میں دوائیں آرام سے کھا لیتی ہیں یا نخرے کرتی ہیں؟۔

آرام سے کھا لیتی ہوں
بلکہ میرے میاں تو کہتے ہیں دوائیاں بھی کینڈیز کی طرح کھا لیتی ہو تم:(
ہائے ہائے کرتی ہیں۔ یا معصوم بن کر لیٹی رہتی ہیں یا امی کو یاد کر کے روتی ہیں؟

نہیں بھئی آرام سے رہتی ہوں - شور شرابا نہیں کر تی
کسی خزانے کا نقشہ مل جاۓ یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آۓ تو کیا کریں گی؟
پاکستان میں رفاہی کاموں میں خرچ کروں گی
اگر بالمشافہ ملاقات کا موقعہ ملے تو فورم کے کس ممبر سے ملنا چاہیں گی ؟

سب سے جن سے بات ہوتی ہے
آج کل لڑکوں میں لڑکیوں کی نقالی ۔۔ ۔ اور لڑکیوں میں لڑکوں کے انداز ۔ ۔ اسٹائل وغیرہ اپنانا۔ ۔ فیشن کے نام پر عام ہے۔ ۔
ایسے کون کون سے فیشن آپ کو سخت ناپسند ہیں؟

سب ہی ناپسند ہیں - لڑکوں لڑکیوں کو اپنے اپنے انداز تک محدود رہنا چاہیے
مردوں کی کون سی عادات اچھی نہیں لگتیں؟

خواہ مخواہ خواتین پہ رعب جمانا
رکشہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتی ہیں ؟

یہ کام میری فرینڈز یا سس کرتی تھیں
فورم کے کس ممبر سے لڑنے کا دل چاہتا ہے ؟


کئی ہیں - نام بھی بتاؤں کیا
فورم کی ایڈمنسٹریٹر بنا دیا جاۓ تو کس ممبر کو سب سے پہلے نکال باہر کریں گی؟ میرے علاوہ

شکر ہے پورا سوال پڑھ لیا ورنہ کہنے لگی کہ تمہیں
خیر یہ تو مزاق تھا -
کسی کو بھی نہیں
۔ڈرائیونگ کیسی کرتی ہیں۔ ریش یا کئرفل؟ اگر آپ کو جلدی ہوکہیں پہنچنے کی اور کوئی بیچارہ سگنل دے کر آپ سے جگہ مانگے تو دے دیتی ہیں یا یا اگنور کرتی ہیں؟
ریش ہی کرتی ہوں لیکن اس بات کا بھی خیال رکھتی ہوں کہ ٹکٹ نا ملے- میں اگنور نہیں کرتی جگہ دے دیتی ہوں

Saima
23-03-2014, 09:29 AM
جب اپنی جیسی کسی مائی سے لڑائی ہوتی ہے تو مار کھاتی ہیں یا مارتی ہیں

مائی
وہ کون
اِدھر اُدھر دیکھنے والی سمائیلی
2-جس دن صفائی نا کرنا پڑے تو کیسا فیل ہوتا ہے
بری بات
کویت میں تو صفائی کا انحصار ہی تم پہ ہے- ٹائم پہ اپنا کام پورا کیا کرو
3-جب آئینہ دیکھتی ہیں تو ڈر تو نہیں لگتا
ارے اتنی خوبصورتی دیکھ کر میں فخر محسوس کرتی ہوں;)
4-نیگرو میں اور خود میں کچھ ڈیفرنس فیل ہوتا ہے ؟
نیگرو???
نہیں بھی میں نے تمہیں تو کبھی نہیں دیکھا:p
5-اگر کسی دن آپکو کانے امرود کھانے کو نا ملیں تو سارا دن کیسا گزرتا ہے
بالکل ویسا ہی جیسا تمہارا کانے سیبوں کے بغیر:p
یہ چھوٹے چھوٹے سوال ہیں بس
ان کے جواب پہلے عنایت فرما دیجیے گا

آداب عرض
آئی ہوپ کہ جواب پسند آئیں گے

آداب:p

عبداللہ
23-03-2014, 11:42 PM
بہت خوب جی۔

کشی مشی اب داغو بھی مزید سوا "لات" پھر میں نے بھی پوچھنے ہیں۔

Saima
23-03-2014, 11:47 PM
بہت خوب جی۔

کشی مشی اب داغو بھی مزید سوا "لات" پھر میں نے بھی پوچھنے ہیں۔


میرا خیال ہے پہلے تم پوچھ لو -:p
پہلے تم پہل تم کے چکر میں میں میرا کباڑا کروا دینا تم :(

عبداللہ
23-03-2014, 11:51 PM
میرا خیال ہے پہلے تم پوچھ لو -:p
پہلے تم پہل تم کے چکر میں میں میرا کباڑا کروا دینا تم :(


نہیں جی میں پہلے بزرگوں کو موقع دیتا ہوں ویسے آپکا کباڑا کہسے ہونا ہے::)۔

Saima
23-03-2014, 11:54 PM
نہیں جی میں پہلے بزرگوں کو موقع دیتا ہوں ویسے آپکا کباڑا کہسے ہونا ہے::)۔


اچھا پھر تم جانو یا کش

عبداللہ
24-03-2014, 12:02 AM
اچھا پھر تم جانو یا کش


اچھا تو یہ ہائی لائٹ کر کے لازمی پھسوڑی ڈالنی تھی۔
جتنی موٹی اسکی عینک ہے اسکو تو سمجھ نہیں آنی تھی۔
آپ جیسی پھپنے کٹنی عورتیں ایسی ہی لڑائی ڈلوا کہ پھر کہتے سانوں تے پتہ ای نہیں ہویا کی اے8)8)۔

Saima
24-03-2014, 08:42 PM
اچھا تو یہ ہائی لائٹ کر کے لازمی پھسوڑی ڈالنی تھی۔
جتنی موٹی اسکی عینک ہے اسکو تو سمجھ نہیں آنی تھی۔
آپ جیسی پھپنے کٹنی عورتیں ایسی ہی لڑائی ڈلوا کہ پھر کہتے سانوں تے پتہ ای نہیں ہویا کی اے8)8)۔



ارے میں نے کیا کہا ہے:o
میں تو خاموش ہوں
;) آپ کا احترام کرنا چاہیے نا مجھے

Armaans
25-03-2014, 11:42 AM
آپ کی سب سے فیورٹ مووی ہالی وڈ، لالی وڈ اور بالی وڈ تینوں میں سے ایک ایک بتائیں
آپ کا سب سے پسندیدہ ٹاک شو
آپ کا سب سے پسندیدہ پاکستانی ڈرامہ
آپ کا سب سے پسندیدہ انڈین ڈرامہ
فیورٹ کتاب کا نام بتائیں (قرآن پاک تو الحمدللہ سب کی ہے) اس کے علاوہ
فیورٹ ڈش کونسی ہےْ
نعتیں پڑھنے کا شوق ہے کیا
ذیادہ تر کونسی نعت پڑھتی ہیں
پسندیدہ جگہ، ملک کا نام
پسندیدہ موسم کونسا ہے
پسندیدہ پھل کونسا ہے
پسندیدہ پھول کونسا ہے
گانا گانے کا شوق ہے کیا، اور پسندیدہ گانا کونسا ہے
بڑوں کی صحبت میں بیٹھنا کیسا لگتا ہے
بچوں کے ساتھ بچہ بننا کیسا لگتا ہے
جانور پالنے کا کتنا شوق ہے اور کونسا جانور پالنا پسند کریں گی
پرندوں سے کتنا پیار ہے اور پسندیدہ پرندہ کونسا ہے
کھانا بے تکلف ہو کر کھاتی ہیں یا تحمل سے
دن میں کتنی نمازیں پڑھتی ہیں
اگر آپ پاکستان میں ہوں تو چاندرات کیسے مناتی ہیں
اور پاکستان سے باہر کیسے مناتی ہیں
اگر آپ کو موقع ملے تو آپ پاکستان کی کس فورس میں جوائننگ کرنا پسند کریں گی
آرمی، فوج، رینجر، پولیس، نیوی، ایئر فورس
ایسی کوئی خواہش جو ابھی تک آپ کے دل میں باقی ہو


باقی کے سوالات ان کے جوابات ملنے کے بعد داغے جائیں گے
انشاءاللہ

Saima
28-03-2014, 09:25 PM
آپ کی سب سے فیورٹ مووی ہالی وڈ، لالی وڈ اور بالی وڈ تینوں میں سے


ایک ایک بتائیں

Hollywood: Ice Age, Blood Diamond, Tangled, Cast Away, The International, Now you see me


Lollywood: Khuda ke liye


Bollywood: 3 Idiots, Rang De Basanti





آپ کا سب سے پسندیدہ ٹاک شو


پسندیدہ تو نہیں کہہ سکتے- بس یہ واحد ہے جو کبھی کبھار دیکھ لیتی ہوں


حسب حال
آپ کا سب سے پسندیدہ پاکستانی ڈرامہ


کرن کہانی
آپ کا سب سے پسندیدہ انڈین ڈرامہ


انڈین ڈرامہ کبھی کوئی دیکھا ہی نہیں
فیورٹ کتاب کا نام بتائیں (قرآن پاک تو الحمدللہ سب کی ہے) اس کے علاوہ


یاک سرائے


پیار کا پہلا شہر


بجنگ آمد


ہنسنا منع ہے
فیورٹ ڈش کونسی ہےْ


کھانے میں ہی نا;d





کوئی سا بھی پلاؤ (مٹن، چنا،وغیرہ
نعتیں پڑھنے کا شوق ہے کیا


بالکل ہے
ذیادہ تر کونسی نعت پڑھتی ہیں


میٹھا میٹھا ہے میرے محمد کا نام


زہے مقدر
پسندیدہ جگہ، ملک کا نام


جگہ- سپین، ترکی


ملک- پاکستان
پسندیدہ موسم کونسا ہے

Spring


پسندیدہ پھل کونسا ہے


تربوز-آم
پسندیدہ پھول کونسا ہے

Lilly, Jasmine


گانا گانے کا شوق ہے کیا، اور پسندیدہ گانا کونسا ہے


گانے کا تو ہے لیکن دوسروں کو ڈرانے کا ںہیں;d


بہت سارے پسند ہیں


لیکن آل ٹائم فیورٹ سجاد علی کا پانیوں میں اور میشا شفیع کا دشت تنہائی میں
بڑوں کی صحبت میں بیٹھنا کیسا لگتا ہے


اچھا بھی لگتا ہے -


لیکن ساتھ یہ بھی پتہ چل جاتا ہے کہ مجھ میں کتنا صبر ہے ایک ہی بات کو باربار سننے کا
بچوں کے ساتھ بچہ بننا کیسا لگتا ہے


اچھا لگتا ہے
جانور پالنے کا کتنا شوق ہے اور کونسا جانور پالنا پسند کریں گی


بہت زیادہ پسند نہیں- فش
پرندوں سے کتنا پیار ہے اور پسندیدہ پرندہ کونسا ہے


پرندے تو بہت پسند ہیں - خاص طور سے رنگ برنگی چڑیاں، طوطے، پینگوئن
کھانا بے تکلف ہو کر کھاتی ہیں یا تحمل سے


تحمل سے
دن میں کتنی نمازیں پڑھتی ہیں


پانچوں تو نہیں لیکن دو یا تین پڑھ لیتی ہوں
اگر آپ پاکستان میں ہوں تو چاندرات کیسے مناتی ہیں


عید کی تیاری - چوڑیاں ، مہندی وغیرہ
اور پاکستان سے باہر کیسے مناتی ہیں


کچھ خاص نہیں -
اگر آپ کو موقع ملے تو آپ پاکستان کی کس فورس میں جوائننگ کرنا پسند کریں گی
آرمی، فوج، رینجر، پولیس، نیوی، ایئر فورس


رینجرز یا ائیر فورس
ایسی کوئی خواہش جو ابھی تک آپ کے دل میں باقی ہو


اپنے لئے تو کوئی نہیں


پاکستان کے لئے تو بہت سی

عبداللہ
29-03-2014, 12:47 AM
bhot khob gee
kish mish kahan ho. Mukao ab interview ka raphar
ksi ar ko pakrain
is aunty ke bore jwab parh parh aajiz aa gai hai :p ;d

عبداللہ
08-04-2014, 11:24 PM
کشی مشی اگر مزید سوالات نہیں کرنے تو تالا ہی مار دو;)۔