PDA

View Full Version : فراز پیپلز پارٹیوی بھائی کا انٹرویو

KishTaj
21-10-2013, 05:04 PM
السلامُ علیکم
مہربان، قدر دان، ون اردو ممبران آپ سب کے لئے آپکی جانی مانی شخصیت کا انٹرویو شروع کر رہی ہوں۔
نام تو آپ نے عنوان ہی میں دیکھ لیا ہوگا۔۔۔ اب دوبارہ سے کیا لکھنا۔
امید ہے آپ سب سوالات میں میرا ساتھ دیں گے۔
بس آپ سب سے ایک درخواست ہے کہ فراز ادا کو کوئی تنگ نہ کریں بالکل بھی۔ ورنہ خود ذمہ دار ہونگے;)۔
اپنا خیال رکھیئے گا کہ آپ سب سے یہی چاہتی ہوں۔

KishTaj
21-10-2013, 05:06 PM
پہلے چند روایتی سوالات ہو جائیں۔۔۔ پھر آگے بڑھتے ہیں۔ ہیں جی۔

آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے؟

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسے لمحات یا دورجسکےلوٹ آنے کی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے، کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتے ہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟

فراز پاکستانی
21-10-2013, 05:10 PM
ادی۔سوال تھوڑے تھوڑے پوچھ لیں۔اتنے سارے سوال اکٹھے لکھتے ہوئے آپ کے ہاتھ تھکتے نہیں ہیں۔

فراز پاکستانی
21-10-2013, 05:18 PM
پورا نام فراز راجپوت ہے۔
عمر تیس سال سے کم ہے۔
پولیٹیکل سائنس پڑھی ہے۔
کاروبار کرتا ہوں۔
جو بھی بھٹو اور پیپلز پارٹی پر لکھے۔وہ ادیب اچھے لگتے ہیں۔
حیدر آباد
اماں۔ابا۔چار بھائی۔دو بہنیں۔ایک نانی
چھ بہن بھائی۔میرا نمبر چوتھا ہے۔

KishTaj
21-10-2013, 05:22 PM
ادی۔سوال تھوڑے تھوڑے پوچھ لیں۔اتنے سارے سوال اکٹھے لکھتے ہوئے آپ کے ہاتھ تھکتے نہیں ہیں۔

تھکتے تو ہیں بھائی لیکن کیا کروں اب تھکن کی عادت سی ہو گئی ہے۔

فراز پاکستانی
21-10-2013, 05:24 PM
زیادہ وقت گھر میں گزارتا ہوں۔
بی بی شہید کا زمانہ لوٹ آئے بس۔
اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی میں آنا ضروری ہے۔
ستاروں کا نہ مجھے پتا ہے اور نہ اس پر یقین ہے۔
حالات حاضرہ سے بہت زیادہ دلچسپی ہے۔
اخبار جنگ پڑھتا ہوں۔اور سیاسی اور فلمی باتیں زیادہ پڑھتا ہوں۔
نماز پڑھتا ہوں۔روزے رکھتا ہوں۔بس اتنا مذہبی ہوں۔
قرآن پاک چھوٹی عمر میں پڑھ لیا تھا۔میرا خیال ہے بارہ تیرہ سال کی عمر میں۔
سیاست۔ملاکھڑا دیکھنا اور مرغوں کی لڑائی کا شوق ہے۔

KishTaj
21-10-2013, 05:27 PM
پورا نام فراز راجپوت ہے۔
عمر تیس سال سے کم ہے۔
پولیٹیکل سائنس پڑھی ہے۔
کاروبار کرتا ہوں۔
جو بھی بھٹو اور پیپلز پارٹی پر لکھے۔وہ ادیب اچھے لگتے ہیں۔
حیدر آباد
اماں۔ابا۔چار بھائی۔دو بہنیں۔ایک نانی
چھ بہن بھائی۔میرا نمبر چوتھا ہے۔

بھائی آپ کم از کم پوسٹ کو ہی کوٹ کرتے ہوئے چلیں۔
ورنہ ہمیں سمجھنے میں مشکل ہو جائے گی۔
ویسے اچھا تو یہ ہو کہ ہر سوال کے نیچے اس کا جواب لکھا جائے۔

فراز پاکستانی
21-10-2013, 05:32 PM
زندگی میں اچھا انسان بننا چاہتا تھا اور شکر ہے ایسا ہی ہوا۔
زندگی کا فلسفہ وہی ہے جو شاہ لطیف اور علامہ اقبال کا ہے۔
محبت کچھ نہیں ہے جب تک اس میں انسانیت نہیں ہے۔اور انسانیت کچھ نہیں ہے جب تک اس میں مذہب نہیں ہے۔اور مذہب کچھ نہیں ہے جب تک اس میں دکھاوا ہے۔
اگر سچا دوست مل جائے تو زندگی آسان ہو جاتی ہے۔اور سچی بات یہ ہے کہ سچا دوست آج کل ملتا نہیں ہے۔
چھوٹوں پر رعب جماتا ہوں۔
خود ایسا انسان دیکھنا چاہتا ہوں جس سے سب کو بھلائی ملے۔جس سے سب خوش ہوں۔
میرے پاس گھر میں دو تین تکیے ہیں۔اور میں ہر تکیے پر سر رکھ کر کلام کر سکتا ہوں۔
جتنی صفائی ممکن ہے کرتا ہوں۔نفاست پسند بھی تھوڑا بہت ہوں۔

فراز پاکستانی
21-10-2013, 05:37 PM
گھر میں سب سے زیادہ قریب امی کے ہوں۔
اپنی باتیں بھی امی سے ہی شیئر کرتا ہوں۔
گھر میں رویہ تھوڑا نزم ہوتا ہے۔کیونکہ ابو زرا سخت طبیعت کے ہیں۔
ناراض ہوتا ہوں۔زیادہ دیر کے لیے نہیں۔ابھی ناراض ہوں تو ابھی راضی بھی ہو جاتا ہوں۔
زیادہ بولتا ہوں۔
مستقل بحث کرنے والے سے میں بھی بحث کرتا رہتا ہوں۔
میرے مزاج کو لوگ غلط سمجھتے ہیں۔اور حقیقت بھی یہی ہے۔میں جیسا نظر آتا ہوں۔ویسا ہوں نہیں۔اگر جوابات میں مماثلت نہیں تو اس کی وجہ دونوں میں سے کسی ایک کی لاعلمی ہے۔

فراز پاکستانی
21-10-2013, 05:39 PM
بھائی آپ کم از کم پوسٹ کو ہی کوٹ کرتے ہوئے چلیں۔
ورنہ ہمیں سمجھنے میں مشکل ہو جائے گی۔
ویسے اچھا تو یہ ہو کہ ہر سوال کے نیچے اس کا جواب لکھا جائے۔

اسی لیے کہا تھا کہ سوال کم لکھیں۔اب باقی انٹرویو میں کم سوال ہوں گے تو کوٹنگ کر کے جواب لکھوں گا۔

Hashmi
21-10-2013, 05:48 PM
پورا نام فراز راجپوت ہے۔
عمر تیس سال سے کم ہے۔
پولیٹیکل سائنس پڑھی ہے۔
کاروبار کرتا ہوں۔
جو بھی بھٹو اور پیپلز پارٹی پر لکھے۔وہ ادیب اچھے لگتے ہیں۔
حیدر آباد
اماں۔ابا۔چار بھائی۔دو بہنیں۔ایک نانی
چھ بہن بھائی۔میرا نمبر چوتھا ہے۔

پاء فراز
یہ تو بتائیں کہ آپ کی عمر کم زیادہ کیوں ہوتی رہتی ہے۔
ابھی ایک تھریڈ میں آپ نے تیس لکھی تھی۔ یہاں پر آپ نے تیس سے کم لکھی تھی۔
آپ کی عمر آگے کی بجائے پیچھے کیوں جارہی ہے؟

مجھے پتا ہے انٹریو بڑے لوگوں کا لیا جاتا ہے لیکن میں آپ کو بتا دوں۔میں اتنا بڑا نہیں ہوں۔ابھی تیس سال کا ہوں۔اور تنگ تو ادھر بہت لوگ کرتے ہیں۔سب نون لیگ اور پی ٹی آئی کے ہیں ادھر۔اس لیے۔

Lubna Ali
21-10-2013, 05:51 PM
تیس سال سے کم مطلب ۔۔ انتیس سال تین سو چونسٹھ دن ۔۔~

Amir Shahzad
21-10-2013, 05:52 PM
تیس سال سے کم مطلب ۔۔ انتیس سال تین سو چونسٹھ دن ۔۔~

23 آرز
59 منٹ

بس ایک منٹ اور ;d

Lubna Ali
21-10-2013, 05:53 PM
23 آرز
59 منٹ

بس ایک منٹ اور ;d
اور 59 سکینڈ۔۔
یعنی ایک سکینڈ باقی ہے تیس ہونے کو:cool:

Amir Shahzad
21-10-2013, 05:54 PM
لو جی تیس پورے ہو گئے
اب کریں بات

Aqsa
21-10-2013, 06:05 PM
;d;d
---
;d

KishTaj
21-10-2013, 06:11 PM
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟

KishTaj
21-10-2013, 06:12 PM
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟

Catharsis
21-10-2013, 06:41 PM
فراز بھائی دو سوال میرے بھی

آپ ہمیشہ سے ہی ایسے تھے یا پیپلز پارٹی کی محبت نے آپ کو اتنا اچھا بنایا؟

پیپلز پارٹی کی محبّت میں آپ نے انسان سے عظیم انسان بننے کا سفر کب شروع کیا ؟

Rose
21-10-2013, 07:00 PM
شکریہ کش۔۔۔۔۔۔۔۔اتنا شاندار انٹرویو شروع کرنے پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امید ہے اس انٹرویو کی گونج دور تلک جائے گی۔

Rose
21-10-2013, 07:07 PM
میرے بھی سوال ہیں ادا پیپلز پاروتی بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کو کب ایسا لگا کہ اس ملک کی عوام کے حالات صرف پیپلز پارٹی ہی سدھار سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسرا سوال بھی شامل کر لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا اس ملک کا مستقبل بلاول زرداری ہی سنوار سکتا ہے؟کیا انیس کروڑ لوگوں میں دوسرا کوئی ایسا نہیں جو ملک کو ترقی دے سکے۔

Armaans
21-10-2013, 07:38 PM
تیس سال سے کم مطلب ۔۔ انتیس سال تین سو چونسٹھ دن ۔۔~
hahahahahahaha
exactly
;d;d;d

Sabih
21-10-2013, 09:40 PM
فراز بھائی کچھ سوالات میرے بھی۔

اگر آپ پیپلز پارٹی کی پیدائش سے پہلے پیدا ہوتے تو کونسی پارٹی یا شخصیت کو سپورٹ کرتے؟
آپ کے خیال میں آئیڈیل کیا ہوتا ہے؟
اگر آپ کو چوائس دی جائے تو آپ کونسے دور میں زندگی گزارنا پسند کریں گے؟
آپ کو اگر پاکستان سے شفٹ ہونے کا آپشن ملے تو کونسے ملک میں شفٹ ہونا چاہیں گے؟

فراز پاکستانی
22-10-2013, 10:48 AM
پاء فراز
یہ تو بتائیں کہ آپ کی عمر کم زیادہ کیوں ہوتی رہتی ہے۔
ابھی ایک تھریڈ میں آپ نے تیس لکھی تھی۔ یہاں پر آپ نے تیس سے کم لکھی تھی۔
آپ کی عمر آگے کی بجائے پیچھے کیوں جارہی ہے؟

ادا سائیں۔آپ نے نون لیگ چھوڑی لیکن نون لیگ نے ابھی تک آپ کو نہیں چھوڑا۔سائیں انتیس سے اوپر ہوں اور تیس سے کم تو اب اسے تیس کہہ لیں یا انتیس۔بات تو ایک ہی ہے۔

KishTaj
22-10-2013, 10:51 AM
ادا سائیں۔آپ نے نون لیگ چھوڑی لیکن نون لیگ نے ابھی تک آپ کو نہیں چھوڑا۔سائیں انتیس سے اوپر ہوں اور تیس سے کم تو اب اسے تیس کہہ لیں یا انتیس۔بات تو ایک ہی ہے۔

بھائی جب تک تیس تک نہیں ہو گئے تب تک تیس کے کیسے کہلائے جا سکتے ہیں؟

فراز پاکستانی
22-10-2013, 11:06 AM
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟

سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
بہت زیادہ۔اتنی زیادہ کہ جس دن کوئی نئی سیاسی خبر نہیں ملتی اس دن کھانا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
جی میں چار پانچ میل تک دور اندیش ہوں۔اور اندازے بھی ٹھیک ہیں۔میں ابھی سے بتا سکتا ہوں کہ مشرف کو یہ حکومت چھوڑ دے گی۔اگلی حکومت پھر پیپلز پارٹی کی ہو گی۔اگلا سال 2014 ہو گا۔اسی طرح اگلا مہینہ نومبر ہو گا۔
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
مزبوط اعصاب کا مالک ہوں لیکن بعز معاملات میں حساس بھی ہوں۔ابھی پچھلے دنوں ٹنڈوآدم میں بارش ہوئی تو ادھر ایک گاؤن میں تھا۔وہاں سات آٹھ بھینسیں کھڑی تھیں۔وہ سب بارش میں نہا رہی تھیں لیکن ایک اندر بندھی ہوئی تھی۔میں فوراً اٹھا اور اسے کھول کر بارش میں لے آیا۔
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
اردو۔اور تھوڑی بہت سندھی۔اور تھوڑی سی پنجابی سمجھ جاتا ہوں۔پڑھ اور بول نہیں سکتا۔
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
زبانیں سب اچھی ہیں جو سمجھ میں آ جائیں وہ زیادہ اچھی ہیں۔بلوچی سیکھنے کا شوق ہے۔
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
دس منٹ۔کیونکہ میں ہر وقت تیار رہتا ہوں۔
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
جلدی گھل مل جاتا ہوں۔میزبان اگر اچھا ہے یا اچھی ہے تو زیادہ توجہ چاہتا ہوں۔
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ماں باپ کی خدمت پر اور کسی کو پیپلز پارٹی کی طرف لانے پر۔
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
چائے پیتا ہوں۔موبائل پر سانپ والی گیم کھیلتا ہوں۔
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
کبھی کبھی بہت جلدی آتا ہے لیکن زیادہ تر نہیں آتا۔
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
کوئی پیپلز پارٹی کو بدنام کرے یا پھر ادھار مانگے۔
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
چائے ہیتا ہوں۔یا پھر پرندوں کو اڑتے ہوئے دیکھتا ہوں۔
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟
زیادہ بولتا ہوں۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 11:24 AM
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
میرے پسندیدہ استاد جناب محترم پرویز لاشاری تھے۔
کونسا مضمون پسند ہے؟
اردو
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
کوئی بھی نہیں
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
بہت ساری۔غریبوں کی مدد کرنا۔سچ کا ساتھ دینا۔
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
بہت ساری ہیں۔کوئی بات کرنا نہیں چاہتا تو میں اسے بات کرنے پر مجبور کرتا ہوں۔کسی بیمار کی عیادت کرنے جاتا ہوں تو اس کا فروٹ کھا جاتا ہوں۔
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
شام کا وقت۔صبح کا وقت۔
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
سمندر۔جھیل۔دریا سارے منظر اچھے ہیں۔
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
قرآن و حدیث۔
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
آج کل تو رضوان ہے۔پہلے کوئی اور تھا۔تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
ماں
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
ہر گھر سے بھٹو نکلے گا تم کتنے بھٹو مارو گے۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 11:30 AM
فراز بھائی دو سوال میرے بھی

آپ ہمیشہ سے ہی ایسے تھے یا پیپلز پارٹی کی محبت نے آپ کو اتنا اچھا بنایا؟

پیپلز پارٹی کی محبّت میں آپ نے انسان سے عظیم انسان بننے کا سفر کب شروع کیا ؟

فراز بھائی دو سوال میرے بھی
ٹھیک ہے ادا۔آپ بھی پوچھیں۔

آپ ہمیشہ سے ہی ایسے تھے یا پیپلز پارٹی کی محبت نے آپ کو اتنا اچھا بنایا؟
میں ہمیشہ سے ایسا ہوں لیکن پیپلز پارٹی کی محبت نے مجھے اور اچھا بنایا ہے۔

پیپلز پارٹی کی محبّت میں آپ نے انسان سے عظیم انسان بننے کا سفر کب شروع کیا ؟
شروع میں میں ایم کیو ایم میں تھا۔لیکن ادھر بھتہ خور۔بدمعاش اور قتل کرنے والے بہت ہیں۔تو اسے چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں آ گیا۔پیپلز پارٹی میں آ کر انداہ ہوا کہ انسانیت کیا ہوتی ہے۔بس یہاں سے ہی اچھا انسان بننے کی کوشش ہوتی رہی۔

KishTaj
22-10-2013, 11:32 AM
میری طرف سے کچھ سوالات ۔۔۔ سوچ سمجھ کر اور سچی سچی جوابات دینے ہیں۔ ہیں جی۔:)۔

اگر آپ کو ایک دن کے لئے پاکستان کی صدارت مل جائے تو آپ کا پہلا اسٹیپ کیا ہوگا؟
اگر پاکستان کی صدارت آپ کو پانچ سال کے لئے مل جائے تو کیا کریں گے؟

کوئی لائحہ عمل؟

کیا آپ شادی شدہ ہیں؟
اگر گھر کا کوئی فرد آپ سے کہے کہ وہ پیپلز پارٹی سے نفرت کرتا ہے یا وہ پیپلز پارٹی چھوڑنا چاہتا ہے تو آپ کا کیا ردِّ عمل ہوگا؟
کسی بھی بات یا مسئلے پر غور کرنے میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
آپ کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کے بارے میں دوسرے کیا رائے رکھتے ہیں؟ اور آپ خود کیا کہتے ہیں اس بارے میں؟
آپ کسی بھی شخص سے دوستی کرنے کے لئے اس میں کیا خوبی دیکھتے ہیں؟
آپ نے جب سے ہوش سنبھالا تب سے خود کو پیپلز پارٹی میں پایا یا پھر کسی خاص وجہ سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی؟
اور کب کی؟ اگر یاد ہو تو بتائیں۔
آپ کی یادداشت کیسی ہے؟
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کیا ہماری شریعت ہمیں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی تیسرے کے نام پر اپنی قربان کرنے کی اجازت دیتی ہے؟
یہ سوال اس پوسٹ کو دیکھ کر ذہن میں آیا۔۔

آخر محترم جناب آصف علی زرداری صاحب کی دانش اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانی رنگ لے آئی اور فوج نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے پچھلی حکومت کی کارکردگی کی بنیاد پر سیاست سے دوری اختیار کی۔نواز شریف خوش قسمت ہے کہ پیپلز پارٹی کی قربانیوں کا صلہ اسے مل رہا ہے۔

جیے جیے جیے بھٹو۔بھٹو تیرے نام پر جان بھی قربان ہے۔

اور اس سے یہ سوال بھی بنتا ہے کہ
کیا آپ پیپلز پارٹی کے صرف نعرے بازی کے شوق میں مبتلا ہیں؟ یا آپ نعروں کی اصل روح کو سمجھے بغیر نعرے لگاتے ہیں؟

Armaans
22-10-2013, 11:44 AM
ادا سائیں کچھ سوالات میرے بھی

کیا آپ نے کبھی آئینہ دیکھا ہے؟
اگر ہاں تو دن میں کتنی بار دیکھا؟
اگر نہیں دیکھا تو کیوں نہیں دیکھا؟
جب آپ آئینہ دیکھتے ہیں تو سب سے پہلے آئینہ میں کیا دیکھتے ہیں؟
جو آپ دیکھتے ہیں وہ دیکھ کر آپ کیا کہتے ہیں؟
کبھی رات کے وقت آئینہ دیکھا ہے آپ نے؟
آپ کی وجہ کبھی آئینہ ٹوٹا ہو؟
اگر ٹوٹا تو کیوں ٹوٹا؟
ٹوٹا یا پھر آپ نے جان بوجھ کر توڑا؟
کبھی آپ کو آئینہ دیکھ کر خود پر یا پھر آئینہ پر غصہ آیا ہو؟

اگلی قسط کچھ دیر بعد ملاحظہ فرمائیے گا
شکریہ

فراز پاکستانی
22-10-2013, 02:46 PM
میرے بھی سوال ہیں ادا پیپلز پاروتی بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کو کب ایسا لگا کہ اس ملک کی عوام کے حالات صرف پیپلز پارٹی ہی سدھار سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسرا سوال بھی شامل کر لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا اس ملک کا مستقبل بلاول زرداری ہی سنوار سکتا ہے؟کیا انیس کروڑ لوگوں میں دوسرا کوئی ایسا نہیں جو ملک کو ترقی دے سکے۔

میں نے جب ایم کیو ایم کی سپورٹ چھوڑی تو میرے پاس دوسری پارٹیوں کو سمجھنے کے لیے وقت تھا۔میں نے ایک ایک پارٹی کا پوسٹ مارٹم کیا۔اور آخر یہی سمجھ آیا کہ پیپلز پارٹی ہی ایسی پارٹی ہے جو قول کی سچی۔وعدے کی پکی ہے۔عوام کی خدمت اور ملک کی عظمت کے لیے سنجیدہ ہے۔روشن خیال ہے۔پڑھے لکھے لوگ زیادہ تر اسی پارٹی میں ہیں۔خوف خدا رکھنے والی پارٹی ہے۔پیپلز پارٹی منافقتپر یقین نہیں رکھتی۔روٹی کپڑا اور مکان جیسا وعدہ اور کوئی پارٹی نہیں کر سکتی۔جاگیرداری کے خلاف ہے۔سرمایہ داروں کے خلاف ہے۔عدالتوں اور فوج کا احترام کرتی ہے۔اس کی لیڈرشپ عوام کے لیے دن رات کام کرتی ہے۔قربانی کا جذبہ ہے۔ایٹم بم بنانے میں پہل کی۔مزائل بنانے میں کام کیا۔اسٹیل مل لگائی۔اسکول و کالج نیشنلائز کر کے یکساں تعلیمی نظام کی بنیاد رکھی۔ہاریوں کو زمینیں دیں۔بجلی کے تمام بڑے پروجیکٹ پیپلز پارٹی کی حکومت میں لگے۔اسپتال بنے۔تعلیمی ادارے بنے۔میدان بنے۔مواصلات کے بہترین زرائع دیے۔کسانوں کو فصلوں کی جائز قیمت دی۔مل مزدوروں کو اچھی اجرت دی۔ٹیکس کم سے کم لگائے اور جو لگائے وہ عام عوام پر نہیں لگائے۔پرائیوٹ ٹی وی اور ریڈیو چینلز لگائے اور سرکاری میڈیا کی اجارہ داری ختم کی۔غرض ایک لمبی لسٹ ہے پیپلز پارٹی کے کارناموں کی۔

دوسی بات کہ جناب محترم بلاول بھٹو زرداری ہی کیوں۔تو اس ملک میں کوئی دوسرا ایسا جوانمرد۔بہادر اور پڑھا لکھا نوجوان ہے سیاست میں جو اپنی اہلیت ثابت کرے۔انیس کروڑ عوام کو جگانے کی کوشش تو ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی کرتی ہے۔اگر نوجوان سونامی خان کی باتوں میں نہ آتے تو آج بھی نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے پیپلز پارٹی ہی سب سے اچھا کام کر رہی ہے۔جناب محترم بلاول بھٹو زرداری شہیدوں کا وارث ہے۔یہ جان بچانے کے لیے نہ لندن بھاگے گا نہ جدہ۔یہ عوام میں رہے گا۔عوام اسے چاہتی ہے تو اس لیے جناب محترم بلاول بھٹو زرداری کو سیاست میں آنا پڑا۔

رفعت
22-10-2013, 02:55 PM

جی جی صرف وعدہ

آءے گا پاکستان میں تو بھاگے گا نا

فراز پاکستانی
22-10-2013, 03:10 PM
فراز بھائی کچھ سوالات میرے بھی۔

اگر آپ پیپلز پارٹی کی پیدائش سے پہلے پیدا ہوتے تو کونسی پارٹی یا شخصیت کو سپورٹ کرتے؟
آپ کے خیال میں آئیڈیل کیا ہوتا ہے؟
اگر آپ کو چوائس دی جائے تو آپ کونسے دور میں زندگی گزارنا پسند کریں گے؟
آپ کو اگر پاکستان سے شفٹ ہونے کا آپشن ملے تو کونسے ملک میں شفٹ ہونا چاہیں گے؟

ارے ادا۔میں تو پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے ایم کیو ایم میں تھا۔ویسے اگر پیپلز پارٹی کے بننے سے پہلے اگر کوئی تھا تو وہ صرف اور صرف محترمہ فاطمہ جناح تھیں۔اگر پیپلز پارٹی بھی ان کے دور میں ہوتی تو بھی میں محترمہ فاطمہ جناح کو سپورٹ کرتا۔

آئیڈیل وہ ہے جو دل میں جگہ بنا لے۔

اگر چوائس ملے تو چودہ سو سال پہلے والے دور میں جانا چاہوں گا۔میری نہ تو اوقات ہے اور نہ ہی ایسے اعمال کے میں حضور اکرم صلٰی علیہ والہ وسلم کو دیکھ سکوں۔لیکن ان کے در سے امید ہوتی کہ میں ان کے قدموں کی خاک بن جاتا۔

حیدر آباد سے ٹنڈو آدم اور ٹنڈو آدم سے حیدر آباد۔اب تو یہی میرا مسکن ہے۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 03:12 PM
بھائی جب تک تیس تک نہیں ہو گئے تب تک تیس کے کیسے کہلائے جا سکتے ہیں؟

ادی۔میں اب انتیس کا بھی نہیں رہا۔تو کیا پورا عرصہ لکھوں۔گھنٹوں اور منٹوں کا حساب تو پہلے ہی یہاں لگایا جا چکا ہے۔

KishTaj
22-10-2013, 03:12 PM
ارے ادا۔میں تو پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے ایم کیو ایم میں تھا۔ویسے اگر پیپلز پارٹی کے بننے سے پہلے اگر کوئی تھا تو وہ صرف اور صرف محترمہ فاطمہ جناح تھیں۔اگر پیپلز پارٹی بھی ان کے دور میں ہوتی تو بھی میں محترمہ فاطمہ جناح کو سپورٹ کرتا۔

آئیڈیل وہ ہے جو دل میں جگہ بنا لے۔

اگر چوائس ملے تو چودہ سو سال پہلے والے دور میں جانا چاہوں گا۔میری نہ تو اوقات ہے اور نہ ہی ایسے اعمال کے میں حضور اکرم صلٰی علیہ والہ وسلم کو دیکھ سکوں۔لیکن ان کے در سے امید ہوتی کہ میں ان کے قدموں کی خاک بن جاتا۔

حیدر آباد سے ٹنڈو آدم اور ٹنڈو آدم سے حیدر آباد۔اب تو یہی میرا مسکن ہے۔

آخری والا سوال یہ تھا۔
آپ کو اگر پاکستان سے شفٹ ہونے کا آپشن ملے تو کونسے ملک میں شفٹ ہونا چاہیں گے؟

اس کا جواب اس کو پڑھ کر دیجئے نا فراز بھائی~۔

KishTaj
22-10-2013, 03:13 PM
ادی۔میں اب انتیس کا بھی نہیں رہا۔تو کیا پورا عرصہ لکھوں۔گھنٹوں اور منٹوں کا حساب تو پہلے ہی یہاں لگایا جا چکا ہے۔

جب تک تیس کے نہیں ہو جاتے تب تک انتیس سے کام چلائیں۔
اور یہ صرف آپ اکیلے کا مسئلہ نہیں ہے۔۔ ہم سب کے ساتھ ہی ایسا ہوتا ہے;d۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 03:35 PM
میری طرف سے کچھ سوالات ۔۔۔ سوچ سمجھ کر اور سچی سچی جوابات دینے ہیں۔ ہیں جی۔:)۔

اگر آپ کو ایک دن کے لئے پاکستان کی صدارت مل جائے تو آپ کا پہلا اسٹیپ کیا ہوگا؟
اگر پاکستان کی صدارت آپ کو پانچ سال کے لئے مل جائے تو کیا کریں گے؟

کوئی لائحہ عمل؟

کیا آپ شادی شدہ ہیں؟
اگر گھر کا کوئی فرد آپ سے کہے کہ وہ پیپلز پارٹی سے نفرت کرتا ہے یا وہ پیپلز پارٹی چھوڑنا چاہتا ہے تو آپ کا کیا ردِّ عمل ہوگا؟
کسی بھی بات یا مسئلے پر غور کرنے میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
آپ کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کے بارے میں دوسرے کیا رائے رکھتے ہیں؟ اور آپ خود کیا کہتے ہیں اس بارے میں؟
آپ کسی بھی شخص سے دوستی کرنے کے لئے اس میں کیا خوبی دیکھتے ہیں؟
آپ نے جب سے ہوش سنبھالا تب سے خود کو پیپلز پارٹی میں پایا یا پھر کسی خاص وجہ سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی؟
اور کب کی؟ اگر یاد ہو تو بتائیں۔
آپ کی یادداشت کیسی ہے؟
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کیا ہماری شریعت ہمیں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی تیسرے کے نام پر اپنی قربان کرنے کی اجازت دیتی ہے؟
یہ سوال اس پوسٹ کو دیکھ کر ذہن میں آیا۔۔

اور اس سے یہ سوال بھی بنتا ہے کہ
کیا آپ پیپلز پارٹی کے صرف نعرے بازی کے شوق میں مبتلا ہیں؟ یا آپ نعروں کی اصل روح کو سمجھے بغیر نعرے لگاتے ہیں؟

میری طرف سے کچھ سوالات ۔۔۔ سوچ سمجھ کر اور سچی سچی جوابات دینے ہیں۔ ہیں جی۔۔
سچی سچی دے رہا ہوں جواب ادی۔اب مچی مچی بھی دوں گا۔

اگر آپ کو ایک دن کے لئے پاکستان کی صدارت مل جائے تو آپ کا پہلا اسٹیپ کیا ہوگا؟
میں مستقل صدر بننے کی کوشش کروں گا۔یہ مزاق ہے لیکن بالکل ایسا ہماری عوام کرتی ہے اور پاکستان تباہ ہو جاتا ہے۔ہمیشہ سوچ سمجھ کر نمائندے منتخب کرنے چاہیے۔میرے جیسے لوگ اسمبلی میں پہنچ کر ملک کی قسمت سے کھیلتے ہیں۔کیونکہ میرٹ پر منتخب نہیں ہوتے۔

اگر پاکستان کی صدارت آپ کو پانچ سال کے لئے مل جائے تو کیا کریں گے؟
اگر پاکستان کی صدارت پانچ سال کے مل جائے تو بھی میں اس کی اہلیت نہیں رکھتا۔اگر پانچ سال ملک کی ترقی روکنی ہے تو میرے جیسے کسی بندے کو بنا دیں صدر یا وزیراعظم۔

کوئی لائحہ عمل؟
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی۔ہمارے ملک کی عوام خاص کر سرکاری عہدوں پر موجود عوام کافی سے زیادہ کام چور ہے۔ان کو سدھار دیں۔تو ملک کا کافی بھلا ہو گا۔

کیا آپ شادی شدہ ہیں؟
نہیں۔اگلے سال ہو سکتی ہے۔

اگر گھر کا کوئی فرد آپ سے کہے کہ وہ پیپلز پارٹی سے نفرت کرتا ہے یا وہ پیپلز پارٹی چھوڑنا چاہتا ہے تو آپ کا کیا ردِّ عمل ہوگا؟
اس کی اپنی مرضی۔میں جمہوریت پسند ہوں۔زور زبردستی سے بہتر ہے کہ پورا موقع دوں۔جس کی غلطی ہو گی۔وہ سامنے آ جائے گی۔

کسی بھی بات یا مسئلے پر غور کرنے میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
مسئلے کی نوعت پر ہے۔کبھی فیصلہ تاخیر نہیں مانگتا اور کبھی تاخیر بہتر ہوتی ہے۔

آپ کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کے بارے میں دوسرے کیا رائے رکھتے ہیں؟ اور آپ خود کیا کہتے ہیں اس بارے میں؟
کوئی مجھے بیوقوف ۔احمق۔چریا سمجھتا ہے۔کوئی عقلمند۔لوگ اپنی ضرورت کے حساب سے دیکھتے اور سمجھتے ہیں۔میری ضرورت کے حساب دیکھنے اور سمجھنے والا مجھے تو نہیں ملا۔

آپ کسی بھی شخص سے دوستی کرنے کے لئے اس میں کیا خوبی دیکھتے ہیں؟
خلوص۔

آپ نے جب سے ہوش سنبھالا تب سے خود کو پیپلز پارٹی میں پایا یا پھر کسی خاص وجہ سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی؟
اور کب کی؟ اگر یاد ہو تو بتائیں۔
پہلے بتا چکا ہوں کہ ایم کیو ایم میری پہلی محبت تھی۔لیکن افسوس ایم کیو ایم ولن ثابت ہوئی۔بھتہ خوری۔کلنگ۔تشدد۔جلاؤ گھیراؤ ہی اس کی اصل پہچان ہے۔اس لیے اسے چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں آیا۔تقریباً دس سال ہو چکے ہیں پیپلز پارٹی میں۔

آپ کی یادداشت کیسی ہے؟
کمزور۔جلدی بھول جاتا ہوں۔

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کیا ہماری شریعت ہمیں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی تیسرے کے نام پر اپنی قربان کرنے کی اجازت دیتی ہے؟
مذہب کو زیادہ باریکی سے نہیں جانتا۔سوری۔اور پیپلز پارٹی کی قربانی مسلم امہ کے لیے تھی۔

کیا آپ پیپلز پارٹی کے صرف نعرے بازی کے شوق میں مبتلا ہیں؟ یا آپ نعروں کی اصل روح کو سمجھے بغیر نعرے لگاتے ہیں؟
جی نہیں۔میں نے پیپلز پارٹی کے منشور کو پڑھا ہے۔صرف نعرے نہیں لگائے۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 03:49 PM
ادا سائیں کچھ سوالات میرے بھی

کیا آپ نے کبھی آئینہ دیکھا ہے؟
اگر ہاں تو دن میں کتنی بار دیکھا؟
اگر نہیں دیکھا تو کیوں نہیں دیکھا؟
جب آپ آئینہ دیکھتے ہیں تو سب سے پہلے آئینہ میں کیا دیکھتے ہیں؟
جو آپ دیکھتے ہیں وہ دیکھ کر آپ کیا کہتے ہیں؟
کبھی رات کے وقت آئینہ دیکھا ہے آپ نے؟
آپ کی وجہ کبھی آئینہ ٹوٹا ہو؟
اگر ٹوٹا تو کیوں ٹوٹا؟
ٹوٹا یا پھر آپ نے جان بوجھ کر توڑا؟
کبھی آپ کو آئینہ دیکھ کر خود پر یا پھر آئینہ پر غصہ آیا ہو؟

اگلی قسط کچھ دیر بعد ملاحظہ فرمائیے گا
شکریہ

کیا آپ نے کبھی آئینہ دیکھا ہے؟
جی دیکھا ہے۔جو ریت۔چونے اور کچھ اور کیمکل کے ساتھ بنا ہوتا ہے جھوٹ بولنے کا استاد ہے یہ۔دل کا آئینہ سمجھ آتا ہے۔دل کی مان لوں تو دوسروں کا بھلا ہوتا ہے۔نہ مانوں تو ضمیر جینے نہیں دیتا۔اور آنکھوں کا آئینہ دوسرے کی شخصیت کھول کر سامنے لے آتا ہے۔کون سے آئینہ کی بات کر رہے ہیں آپ۔

اگر ہاں تو دن میں کتنی بار دیکھا؟
یاد نہیں ہے۔

اگر نہیں دیکھا تو کیوں نہیں دیکھا؟
پتا نہیں۔

جب آپ آئینہ دیکھتے ہیں تو سب سے پہلے آئینہ میں کیا دیکھتے ہیں؟
جو آپ دیکھتے ہیں وہ دیکھ کر آپ کیا کہتے ہیں؟
میں دیکھتا ہوں کہ میرے چہرے پر جو نقاب ہے۔کیا اس نے مجھے دنیا کی میلی نظروں سے بچایا۔نہیں تو کیا وجہ ہوئی۔

کبھی رات کے وقت آئینہ دیکھا ہے آپ نے؟
جی دیکھا ہے۔خواب میں بھی۔حقیقت میں بھی۔

آپ کی وجہ کبھی آئینہ ٹوٹا ہو؟
کیسا آئینہ۔عام آئینہ تو ٹوٹنے کے لیے ہی بنتا ہے۔

اگر ٹوٹا تو کیوں ٹوٹا؟
آپ ایک آئینہ لیں۔اسے زمین پر پھینکے۔جیسے وہ ٹوٹے گا۔ویسے ہی ٹوٹا۔

ٹوٹا یا پھر آپ نے جان بوجھ کر توڑا؟
آئنہ ٹوٹ گیا۔جان بوجھ کر توڑا یا ایسے ہی ٹوٹ گیا۔یہ کہانی پھر صحیح۔

کبھی آپ کو آئینہ دیکھ کر خود پر یا پھر آئینہ پر غصہ آیا ہو؟
کئی بار۔بلکہ روز ہی۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 03:52 PM
جی جی صرف وعدہ

آءے گا پاکستان میں تو بھاگے گا نا

کاش کہ میری طرح آپ بھی تحمل کا مظاہرہ کرتی ادی۔آپ کو اگر پیپلز پارٹی اچھی نہیں لگتی تو اس کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ اسے ووٹ نہ دیں۔آپ بہت اچھی ہیں ادی۔اس لیے وہ بات نہ کریں جس سے آپ کی اچھائی پر حرف آئے۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 03:56 PM
آخری والا سوال یہ تھا۔
آپ کو اگر پاکستان سے شفٹ ہونے کا آپشن ملے تو کونسے ملک میں شفٹ ہونا چاہیں گے؟

اس کا جواب اس کو پڑھ کر دیجئے نا فراز بھائی~۔

ادی بولا نا۔حیدرآباد یا ٹنڈو آدم۔دونوں ہی پاکستان میں ہیں۔دونوں میں میرا بچپن اور جوانی قید ہے۔اگر جذباتی بات سننی ہے تو سعودی عرب کہ وہاں مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ ہیں۔لیکن سعودیہ کے لوگ تو صرف ہمیں ملازمت دینے ہیں۔اور ایک خاص عرصہ کے بعد واپس بھیج دیتے ہیں۔اس لیے مجھے میرا وطن ہی عزیز ہے۔شناخت تو دے رہا ہے۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 03:59 PM
جب تک تیس کے نہیں ہو جاتے تب تک انتیس سے کام چلائیں۔
اور یہ صرف آپ اکیلے کا مسئلہ نہیں ہے۔۔ ہم سب کے ساتھ ہی ایسا ہوتا ہے;d۔

ادی۔زندگی ہمیشہ نہیں رہنی اور جوانی بھی ہمیشہ ساتھ نہیں ہو گی۔بزرگی تو عمر کے آخری حصے تک ساتھ رہتی ہے۔تو میں بزرگی والی ایج کو جلد پکار رہا ہوں۔بجائے چند مہینے کم کرنے کے بڑھا لیتا ہوں۔

Iqbalmt
22-10-2013, 04:03 PM
فراز لکھنوی بھائی آپ جمہوریت کے قائل ہیں۔ آپکے خیال میں پیپلیز پارٹی کا اصل حقدار روحانی بیٹے یا اسکے بچوں کو ہونا چاہیے یا اصل بیٹوں کے ورثا کو۔

اقبال

فراز پاکستانی
22-10-2013, 04:12 PM
فراز لکھنوی بھائی آپ جمہوریت کے قائل ہیں۔ آپکے خیال میں پیپلیز پارٹی کا اصل حقدار روحانی بیٹے یا اسکے بچوں کو ہونا چاہیے یا اصل بیٹوں کے ورثا کو۔

اقبال

ادا میرٹ۔اگر کوئی میرٹ میں بھٹو خاندان سے آگے ہے تو اسے ضرور آنا چاہیے۔ویسے ہمارے ملک کا سسٹم بھی ہے۔عوام بدلے تو بدلے ورنہ وہی باپ کے بعد بیٹے والا سلسلہ چلتا رہے گا۔شہید بابا نے جب پارٹی بنائی تو عوام نے سپورٹ کی اور اس وقت کے بڑے بڑے سیاسی لوگ گھر قید ہو گیے۔پیپلز پارٹی تو فاروق لغااری کو صدر بناتی ہے۔یوسف رضا گیلانی کو اور پرویز اشرف کو وزیر اعظم بناتی ہے۔یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ان میں سے کوئی بھی بھٹو نہیں ہے۔

IN Khan
22-10-2013, 04:19 PM

فراز پیپلز پارٹیوی جی! پھر جلدی سے یہ بتایئے کہ بلاول زرداری کس میرٹ پر پورے اترتے ہیں؟
میرا مطلب ہے کہ ان کو چیئر پرسن کس میرٹ پر بنایا گیا؟

Hashmi
22-10-2013, 04:19 PM
[QUOTE=فراز لکھنوی;2090991][RIGHT][RIGHT]

پہلے بتا چکا ہوں کہ ایم کیو ایم میری پہلی محبت تھی۔لیکن افسوس ایم کیو ایم ولن ثابت ہوئی۔بھتہ خوری۔کلنگ۔تشدد۔جلاؤ گھیراؤ ہی اس کی اصل پہچان ہے۔اس لیے اسے چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں آیا۔تقریباً دس سال ہو چکے ہیں پیپلز پارٹی میں۔

ادا سائیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی محبت بدل سکتی ہے؟
آپ کے خیال میں کتنا عرصہ لگے گا آپ کو پیپلزپپارٹی کی حقیقت کو سمجھنے میں ایم کیو ایم کی طرح؟
ادا سائیں آپ کے خیال میں آپ کو فراز لکھنوی ملنے کے کتنے چانسز ہیں ؟ یعنی جس طرح میری ن لیگ چھڑوائی آپ کی پیپلزپارٹ چھڑوائے کوئی اللہ کا بندہ۔

IN Khan
22-10-2013, 04:23 PM

آپ نے نون لیگ چھوڑ دی ہاشمی پاء جی:o
یہ کیا ظلم کیا ظالما۔۔۔:cool:
اب یقینآ آپ بلا جھجھک کہہ سکتے ہیں کہ

شرافت چھوڑ دی میں نے;d

نوٹ: شریفوں کو چھوڑا تو شرافت ہی چھوڑی نا;)

فراز پاکستانی
22-10-2013, 04:25 PM
فراز پیپلز پارٹیوی جی! پھر جلدی سے یہ بتایئے کہ بلاول زرداری کس میرٹ پر پورے اترتے ہیں؟
میرا مطلب ہے کہ ان کو چیئر پرسن کس میرٹ پر بنایا گیا؟

اپنی ماں کی طرح جینئس۔نانا کی طرح صاف گو اور بہادر۔باپ کی طرح مخلص اور ایماندار۔تعلیمی رکارڈ بہت اعلٰی۔اگر یہ میرٹ نہیں تو پھر میرٹ کیا ہے ادا۔

IN Khan
22-10-2013, 04:27 PM
اپنی ماں کی طرح جینئس۔نانا کی طرح صاف گو اور بہادر۔باپ کی طرح مخلص اور ایماندار۔تعلیمی رکارڈ بہت اعلٰی۔اگر یہ میرٹ نہیں تو پھر میرٹ کیا ہے ادا۔

باقی سب باتیں تو شاید درست ہوں لیکن اس بات پر پی پی پی کے علاوہ کسی پارٹیوی کو یقین کیوں نہیں آتا فراز پیپلز پارٹیوی جی؟

Catharsis
22-10-2013, 04:28 PM

دو باتیں آپ نے یہاں غلط کہیں
١- باپ کی طرح اور ایماندار
٢- تعلیمی ریکارڈ ا علیٰ

اے لیول میں چار سبجیکٹ میں سی گریڈ تھے اور باپ کی طرح ایماندار یہ بات کہتے مجھے لجا آرہی ہے

Iqbalmt
22-10-2013, 04:28 PM
ادا میرٹ۔اگر کوئی میرٹ میں بھٹو خاندان سے آگے ہے تو اسے ضرور آنا چاہیے۔ویسے ہمارے ملک کا سسٹم بھی ہے۔عوام بدلے تو بدلے ورنہ وہی باپ کے بعد بیٹے والا سلسلہ چلتا رہے گا۔شہید بابا نے جب پارٹی بنائی تو عوام نے سپورٹ کی اور اس وقت کے بڑے بڑے سیاسی لوگ گھر قید ہو گیے۔پیپلز پارٹی تو فاروق لغااری کو صدر بناتی ہے۔یوسف رضا گیلانی کو اور پرویز اشرف کو وزیر اعظم بناتی ہے۔یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ان میں سے کوئی بھی بھٹو نہیں ہے۔

بھائی آپ میرا سوال نہیں سمجھے۔ میں نے صرف بھٹو خاندان کی بات کی تھی کہ پیپلز پارٹی کا اصل وارث کون ہونا چاہیے۔
اقبال

IN Khan
22-10-2013, 04:29 PM
دو باتیں آپ نے یہاں غلط کہیں
١- باپ کی طرح اور ایماندار
٢- تعلیمی ریکارڈ ا علیٰ

اے لیول میں چار سبجیکٹ میں سی گریڈ تھے اور باپ کی طرح ایماندار یہ بات کہتے مجھے لجا آرہی ہے

کر لیں کر لیں لجا عفان بھائی

کوئی بات نہیں۔۔ اپنا ہی فورم ہے;)

فراز پاکستانی
22-10-2013, 04:31 PM
ادا سائیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی محبت بدل سکتی ہے؟
آپ کے خیال میں کتنا عرصہ لگے گا آپ کو پیپلزپپارٹی کی حقیقت کو سمجھنے میں ایم کیو ایم کی طرح؟
ادا سائیں آپ کے خیال میں آپ کو فراز لکھنوی ملنے کے کتنے چانسز ہیں ؟ یعنی جس طرح میری ن لیگ چھڑوائی آپ کی پیپلزپارٹ چھڑوائے کوئی اللہ کا بندہ۔

بالکل ادا۔بدل سکتی ہے۔جس دن پیپلز پارٹی نے غریب عوام کے خلاف کام کیا۔وڈیروں کی پشت پناہی کی۔سرمایہ داروں سے گٹھ جوڑ کیا۔کرپشن کی۔ملک کو لوٹا۔اس دن میری پیپلز پارٹی سے محبت ختم ہو جائے گی۔فراز لکھنوی ملنے کے چانس والا سوال میری سمجھ میں نہیں آیا۔پیپلز پارٹی بھی چھوڑ دوں گا۔اس کے لیے کوئی پارٹی پیپلز پارٹی سے زیادہ محنت کرے۔ایمانداری دکھائے۔پھر ایسا ہو سکتا ہے یا پیپلز پارٹی خود باقی پارٹیوں جیسی ہو جائے۔

Catharsis
22-10-2013, 04:32 PM
کر لیں کر لیں لجا عفان بھائی

کوئی بات نہیں۔۔ اپنا ہی فورم ہے;)

شرمناک تو کہنے سے رہا کیونکہ اب یہ لفظ بھی گالی ہے عدالت کی روح سے ، تو لجا ہے ہی شرم، سوچا کہیں شرم کو بھی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
باقی تو آپ سمجھ ہی گے ہیں
;)::)

Catharsis
22-10-2013, 04:33 PM
بالکل ادا۔بدل سکتی ہے۔جس دن پیپلز پارٹی نے غریب عوام کے خلاف کام کیا۔وڈیروں کی پشت پناہی کی۔سرمایہ داروں سے گٹھ جوڑ کیا۔کرپشن کی۔ملک کو لوٹا۔اس دن میری پیپلز پارٹی سے محبت ختم ہو جائے گی۔فراز لکھنوی ملنے کے چانس والا سوال میری سمجھ میں نہیں آیا۔پیپلز پارٹی بھی چھوڑ دوں گا۔اس کے لیے کوئی پارٹی پیپلز پارٹی سے زیادہ محنت کرے۔ایمانداری دکھائے۔پھر ایسا ہو سکتا ہے یا پیپلز پارٹی خود باقی پارٹیوں جیسی ہو جائے۔

یہ باتیں پڑھنے کے بعد ہاشمی بھائی ، ہنوز دلی دور است والا محاورہ فٹ بیٹھتا ہے
;d;d;d

IN Khan
22-10-2013, 04:34 PM

مجھے یاد ہے ذرا ذرا

آپ نے ہی فرمایا تھا کہ پیپلز پارٹی زندگی کی آخری سانس تک نہیں چھوڑوں گا۔۔ زندگی ختم تو حمایت ختم۔۔

اور اب یہ بیان۔۔۔
تبدیلی آ گئی جے پراؤوووو;);d

فراز پاکستانی
22-10-2013, 04:35 PM
دو باتیں آپ نے یہاں غلط کہیں
١- باپ کی طرح اور ایماندار
٢- تعلیمی ریکارڈ ا علیٰ

اے لیول میں چار سبجیکٹ میں سی گریڈ تھے اور باپ کی طرح ایماندار یہ بات کہتے مجھے لجا آرہی ہے

صرف سچائی کا سامنا کرنے میں لجا آ رہی ہے آپ کو ادا سائیں۔

IN Khan
22-10-2013, 04:37 PM
صرف سچائی کا سامنا کرنے میں لجا آ رہی ہے آپ کو ادا سائیں۔

اگر سچائی ایسی ہوتی ہے تو پھر جھوٹ کیسا ہوتا ہو گا۔۔
بولو بولو؟؟
ٹیل ٹیل؟؟
فراز پیپلز پارٹیوی جی:)

Catharsis
22-10-2013, 04:38 PM

جی بھائی، اتنی سچائی،تو لجا تو آئے ہی گی نا

حقیقت کروں گا بیان دوستوں
چاہے کٹ جائے میری زبان دوستوں
جس زمین پر سچائی کی توہین ہو
گر پڑے نہ کوئی آسمان دوستوں

فراز پاکستانی
22-10-2013, 04:38 PM
باقی سب باتیں تو شاید درست ہوں لیکن اس بات پر پی پی پی کے علاوہ کسی پارٹیوی کو یقین کیوں نہیں آتا فراز پیپلز پارٹیوی جی؟

کسی پارٹی کو یقین کون دلا رہا ہے۔عوام سمجھتی ہے تو ووٹ دیتی ہے ادا۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 04:39 PM
بھائی آپ میرا سوال نہیں سمجھے۔ میں نے صرف بھٹو خاندان کی بات کی تھی کہ پیپلز پارٹی کا اصل وارث کون ہونا چاہیے۔
اقبال

شہید رانی نے وصیت میں بتا دیا تھا کہ کون وارث بنے گا۔

IN Khan
22-10-2013, 04:40 PM
کسی پارٹی کو یقین کون دلا رہا ہے۔عوام سمجھتی ہے تو ووٹ دیتی ہے ادا۔

اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ پیپلز پارٹی کو صرف ایک صوبے کی عوام ہی سمجھتی ہے۔۔ باقی سب کس کھاتے میں؟؟؟:)

فراز پاکستانی
22-10-2013, 04:43 PM
شرمناک تو کہنے سے رہا کیونکہ اب یہ لفظ بھی گالی ہے عدالت کی روح سے ، تو لجا ہے ہی شرم، سوچا کہیں شرم کو بھی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
باقی تو آپ سمجھ ہی گے ہیں
;)::)

ادا آپ یہ بھی کہہ لیں۔میں پھر بھی ایسا نہیں کہوں گا۔کیوں کہ میں لجا کو صرف لفظ نہیں سمجھتا بلکہ مطلب کو اہمیت دیتا ہوں۔ورنہ زبان اور ہاتھ سب کے ساتھ ہوتے ہیں۔جب چاہو جیسے چاہو ہلا لو۔لیکن ادا یہ گہرائی کی باتیں ہیں۔میرے جیسے نادان سمجھ جاتے ہیں اور سمجھدار لوگ اہمیت نہیں دیتے۔

IN Khan
22-10-2013, 04:44 PM
شہید رانی نے وصیت میں بتا دیا تھا کہ کون وارث بنے گا۔

مطلب میڈیم ڈیموکریسی بھی وراثت پر یقین رکھتی تھیں۔۔
اسی لئے وصیت میں جمہوری روایات کے عین مطابق ولی عہد نامزد کر دیا تھا۔۔
واقعی بہت دور اندیش تھیں بی بی شہید۔۔۔ مان گئے بھئی

ھاشمی پاء جی۔ چنگا کیتا نون لیگ چھڈ دِتی۔۔
تہاڈے لیے تے اے پارٹی بیسٹو بیسٹ اے;)

فراز پاکستانی
22-10-2013, 04:45 PM
مجھے یاد ہے ذرا ذرا

آپ نے ہی فرمایا تھا کہ پیپلز پارٹی زندگی کی آخری سانس تک نہیں چھوڑوں گا۔۔ زندگی ختم تو حمایت ختم۔۔

اور اب یہ بیان۔۔۔
تبدیلی آ گئی جے پراؤوووو;);d

اس وقت سوال سیاق و اسباق کے ساتھ پوچھا جاتا تو یہی جواب ہوتا جو آج ہے۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 04:47 PM
اگر سچائی ایسی ہوتی ہے تو پھر جھوٹ کیسا ہوتا ہو گا۔۔
بولو بولو؟؟
ٹیل ٹیل؟؟
فراز پیپلز پارٹیوی جی:)

یہ تو جی آپ شہباز شریف اور نواز شریف کے انتخابی جلسوں کی ویڈیوز دیکھیں اور پھر بتائیں کہ جھوٹ کیا ہے اور سچائی کیا ہے۔

KishTaj
22-10-2013, 04:49 PM
اچھا ہے نا کہ ایک تھریڈ مختص ہو گیا ہے۔۔;)۔ مزے کریں سب۔
میں مزید سوالات پوسٹنے کی تیاری کرتی ہوں۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 04:49 PM
جی بھائی، اتنی سچائی،تو لجا تو آئے ہی گی نا

حقیقت کروں گا بیان دوستوں
چاہے کٹ جائے میری زبان دوستوں
جس زمین پر سچائی کی توہین ہو
گر پڑے نہ کوئی آسمان دوستوں
سہی فرمایا ادا۔آسمان گر پڑا ہے۔نون لیگ بن کر۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 04:52 PM
اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ پیپلز پارٹی کو صرف ایک صوبے کی عوام ہی سمجھتی ہے۔۔ باقی سب کس کھاتے میں؟؟؟:)

نون لیگ کی پچھلی حکومت جسے مشرف نے جدہ بھجوایا تھا۔اس میں پیپلز پارٹی کے پاس صرف سترہ قومی اسمبلی کی سیٹیں تھیں ادا سائیں۔پھر کیا ہوا۔اگر کسی بھی طرح نون لیگ دوبارہ حکومت میں آئی ہے تو اب اہلیت تو ثابت کرے۔کیا خبر ان کی اہلیت دکھانے سے اگلی بار پیپلز پارٹی کو تیس چالیس سیٹیں بھی نہ ملیں۔اور ہو تو کچھ اور بھی سکتا ہے۔

IN Khan
22-10-2013, 04:52 PM
اس وقت سوال سیاق و اسباق کے ساتھ پوچھا جاتا تو یہی جواب ہوتا جو آج ہے۔

سن لیں جی
اب اگر کسی نے اس انٹرویو میں سیاق و اسباق کے بنا سوال کیا تو جواب کے ذمے دار خود ہوں گے۔۔ ہیں جی

IN Khan
22-10-2013, 04:54 PM
یہ تو جی آپ شہباز شریف اور نواز شریف کے انتخابی جلسوں کی ویڈیوز دیکھیں اور پھر بتائیں کہ جھوٹ کیا ہے اور سچائی کیا ہے۔

وہ تو ہیں ہی پرلے درجے کے جھوٹے فراز پیپلز پارٹیوی جی۔
ہمیں تو پیپلز پارٹی کی سچائی پر رشک آ رہا ہے۔۔
تھینکس آپ ہمیں ایسی معلومات نہ دیتے تو ہمیں اس سچائی کی خبر کبھی نہ ہوتی۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 04:56 PM
مطلب میڈیم ڈیموکریسی بھی وراثت پر یقین رکھتی تھیں۔۔
اسی لئے وصیت میں جمہوری روایات کے عین مطابق ولی عہد نامزد کر دیا تھا۔۔
واقعی بہت دور اندیش تھیں بی بی شہید۔۔۔ مان گئے بھئی

ھاشمی پاء جی۔ چنگا کیتا نون لیگ چھڈ دِتی۔۔
تہاڈے لیے تے اے پارٹی بیسٹو بیسٹ اے;)

سیاسی جانشین بنانا کوئی جمہوریت کی نفی نہیں ہے ادا سائیں۔ حکومتی جانشین نہیں بنایا۔نون لیگ کے پاس کون ہے دوسرا۔اپنے ہی خاندان کے وزیر۔مشیر۔وزیراعلٰی وزیر اعظم۔نہیں جی آپ اسی کو جمہوریت سمجھیں۔اور ہاں اس پر لجا تو بالکل نہیں آنی چاہیے۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 04:59 PM
اچھا ہے نا کہ ایک تھریڈ مختص ہو گیا ہے۔۔;)۔ مزے کریں سب۔
میں مزید سوالات پوسٹنے کی تیاری کرتی ہوں۔

ویسے ادی۔کیا آپ کو نہیں لگتا کہ پرسنل اٹیک کرنا انٹرویو نہیں ہوتا۔خیر یہ تو میں ایسے ہی پوچھ رہا ہوں۔لوگ اپنے ظرف کے مطابق ہی سوال کر رہے ہیں۔خوش رہیں۔

IN Khan
22-10-2013, 05:01 PM
سیاسی جانشین بنانا کوئی جمہوریت کی نفی نہیں ہے ادا سائیں۔ حکومتی جانشین نہیں بنایا۔نون لیگ کے پاس کون ہے دوسرا۔اپنے ہی خاندان کے وزیر۔مشیر۔وزیراعلٰی وزیر اعظم۔نہیں جی آپ اسی کو جمہوریت سمجھیں۔اور ہاں اس پر لجا تو بالکل نہیں آنی چاہیے۔

مجھے لجا بالکل نہیں آتی فراز پیپلز پارٹیوی جی۔۔
اور یہ ہر بات پر نون لیگ نون لیگ نہ لگائیں۔۔
میں تو پی ٹی آئی کا خاکسار سا ووٹر ہوں۔:)

فراز پاکستانی
22-10-2013, 05:02 PM
سن لیں جی
اب اگر کسی نے اس انٹرویو میں سیاق و اسباق کے بنا سوال کیا تو جواب کے ذمے دار خود ہوں گے۔۔ ہیں جی

یہ میں نے آپ کی تفریح و طبح کے لیے لکھا ہے۔آپ کو پانی کے ساتھ ساتھ کچھ مسکرانے کی ضرورت بھی لگ رہی ہو گی ادا سائیں۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 05:04 PM
وہ تو ہیں ہی پرلے درجے کے جھوٹے فراز پیپلز پارٹیوی جی۔
ہمیں تو پیپلز پارٹی کی سچائی پر رشک آ رہا ہے۔۔
تھینکس آپ ہمیں ایسی معلومات نہ دیتے تو ہمیں اس سچائی کی خبر کبھی نہ ہوتی۔

آداب عرض ہے بلکہ آداب ارض ہے۔آپ کو نون لیگ کی حمایت سے اتنی جلدی دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے پرانے تعلقات کا ہی پاس کر لینا چاہیے تھا ادا سائیں۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 05:07 PM
مجھے لجا بالکل نہیں آتی فراز پیپلز پارٹیوی جی۔۔
اور یہ ہر بات پر نون لیگ نون لیگ نہ لگائیں۔۔
میں تو پی ٹی آئی کا خاکسار سا ووٹر ہوں۔:)

ابھی سے ادا سائیں۔ابھی تو فیصل آباد سے پی ٹی آئی ایک ہی سیٹ جیتی ہے۔کیا باقی کا رزلٹ نہیں دیکھیں گے۔آئندہ آنے والے کسی الیکشن میں۔خیر پی ٹی آئی کا چہرہ کے پی کے میں بے نقاب ہوا تو وفاق اور پنجاب میں نون لیگ کا۔

KishTaj
22-10-2013, 05:07 PM
ویسے ادی۔کیا آپ کو نہیں لگتا کہ پرسنل اٹیک کرنا انٹرویو نہیں ہوتا۔خیر یہ تو میں ایسے ہی پوچھ رہا ہوں۔لوگ اپنے ظرف کے مطابق ہی سوال کر رہے ہیں۔خوش رہیں۔

پرسنل اٹیک کہاں ہو رہا ہے بھائی۔۔۔ آپ کی پارٹی سے بہت ہی اچھی وابستگی کو دیکھ کر لوگ اسی حساب سے سوالات کر رہے ہیں نا~۔

Faaizaa
22-10-2013, 05:08 PM
میں بھی کچھ سوالات کرنا چاھتی ھون اگر فراز بھائ جواب دینا چاھیں تو

آپکو کیا سیاحت کا شوق ھے ?
نیچر سے کتنی دلچسپی ھے? قدرتی نظارے کیسے پسند ھیں?
اگر آپکو کسی ویران جگہ پہ بھیجا جائے تو آپ اپنے ساتھ کیا لے جانا پسند کرین گے?
24 گھنٹون میں کونسا وقت اچھا لگتا ھے ?
غصے کا اظھار کیسے کرتے ھیں ? خاموش رہ کہ یا چیخ چلا کہ?

KishTaj
22-10-2013, 05:09 PM
یہ میں نے آپ کی تفریح و طبح کے لیے لکھا ہے۔آپ کو پانی کے ساتھ ساتھ کچھ مسکرانے کی ضرورت بھی لگ رہی ہو گی ادا سائیں۔

پانی کے ساتھ کیسے مسکراتے ہیں؟

فراز پاکستانی
22-10-2013, 05:11 PM
پرسنل اٹیک کہاں ہو رہا ہے بھائی۔۔۔ آپ کی پارٹی سے بہت ہی اچھی وابستگی کو دیکھ کر لوگ اسی حساب سے سوالات کر رہے ہیں نا~۔

ٹھیک ہے ادی۔میں آپ کی بات کو تسلیم کرتا ہوں اس یقین کے ساتھ کہ آپ سچ بولتی ہیں۔خدا کرے کہ میرا یہ یقین قائم رہے۔

KishTaj
22-10-2013, 05:12 PM
کہتے ہیں ہر ایک شخص کی کامیابی کے پیچھے اک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ اگر اس بات کو درست تسلیم کر لیا جائے تو یہ بتائیں ناکام شخص کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوتا ہے ؟
ایسے کتنے عزیز و اوقارب آپ کی فیملی میں جن سے آپ چڑتے ہیں اور جنہیں اپنے سامنے آتے دیکھ کر آپ پتلی گلی سے نکل جانے کی کوشش کرتے ہیں؟
کیا آپ کو جائزہ لینے کی یا جیسے کہتے ہیں نکتہ نکالنے کی عادت ہے۔ جب آپ کسی نئی جگہ جاتے ہیں تو اس جگہ یا مقام پر کھڑے ہو کر سب سے پہلے کن کن چیزوں کا جائزہ لیتے ہیں؟
سب جانتے ہیں کہ جھوٹ بولنا درست عمل نہیں ہے۔ مگر اس کے باوجود کبھی کبھی بولنا پڑجاتا ہے یا پڑ سکتا ہے ۔ آپ بتائیں آپ کو کب جھوٹ بولنا پڑتا ہے؟
جب ہم انسان خاص کر مسلمان مذہب کے معاملے میں ایک دوسرے کو ناپتے تولتے ، اچھا برا ، درست غلط کہتے ہیں اور اس پر اک نتیجہ نکال کر فیصلہ کر دیتے ہیں کیا ہم کو ایسا کہنے / کرنے کا اختیار ہونا چاہے یا کچھ چیزیں اللہ تعالی پر چھوڑ دینی چاہیں؟
ہر انسان کو اپنی زندگی سے تو محبت ہوتی ہی ہے ۔ مگر کبھی کبھی نفرت بھی ہو جاتی ہے۔ کیا آپ کبھی اسطرح کی اسٹیج سے گزرے ہیں کہ زندگی اچھی نہ لگے اور سب چھوڑ چھاڑ کر کہیں منہ کر جانے کو دل کرے؟
اللہ تعالٰی نہ کرے آپ بیمار ہوں اگر کبھی ہو جاتے ہیں تو ایکٹنگ کرتے ہیں ہائے ہائے کرتے بستر پر لیٹے رہتے ہیں یا بخار کھلی بلی اور نارمل ری ایکٹ کرتے ہیں؟
موت سے زیادہ ڈرتے ہیں یا زندگی سے زیادہ پیار کرتے ہیں؟

رفعت
22-10-2013, 05:12 PM
کاش کہ میری طرح آپ بھی تحمل کا مظاہرہ کرتی ادی۔آپ کو اگر پیپلز پارٹی اچھی نہیں لگتی تو اس کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ اسے ووٹ نہ دیں۔آپ بہت اچھی ہیں ادی۔اس لیے وہ بات نہ کریں جس سے آپ کی اچھائی پر حرف آئے۔

میں تو نہایت تحمل سے ہی پڑھ رہی تھی سب لیکن کچھ باتیں ہوتی ہیں بندہ بول ہی پڑتا ہے ۔۔مجھے پہپلز پارٹی اچھی لگتی ہے یا نہیں وہ تو الگ بات ہے ۔لیکن اب یہ سمجھ آ گیا ہے کہ اچھے بننا ہے تو چپ رہو غلط بات بھی سنو اور اچھے بنے رہو۔۔۔

تھینک یو جی نصیحت کے لیے ~

KishTaj
22-10-2013, 05:14 PM

ارے آپی کیا ہوا؟
فراز ادا کی باتوں کو دل پر لے گئیں:eek:۔ ٹینشن ناٹ۔:)۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 05:17 PM
میں بھی کچھ سوالات کرنا چاھتی ھون اگر فراز بھائ جواب دینا چاھیں تو

آپکو کیا سیاحت کا شوق ھے ?
نیچر سے کتنی دلچسپی ھے? قدرتی نظارے کیسے پسند ھیں?
اگر آپکو کسی ویران جگہ پہ بھیجا جائے تو آپ اپنے ساتھ کیا لے جانا پسند کرین گے?
24 گھنٹون میں کونسا وقت اچھا لگتا ھے ?
غصے کا اظھار کیسے کرتے ھیں ? خاموش رہ کہ یا چیخ چلا کہ?

آپکو کیا سیاحت کا شوق ھے ?
جی نہیں۔وسائل اس فضول خرچی کی اجازت نہیں دیتے۔کام کے سلسلے میں پشاور اور لاہور جانا ہوا ہے۔

نیچر سے کتنی دلچسپی ھے? قدرتی نظارے کیسے پسند ھیں?
سمندر۔دریا جھیلیں۔اچھی لگتے ہیں۔

اگر آپکو کسی ویران جگہ پہ بھیجا جائے تو آپ اپنے ساتھ کیا لے جانا پسند کرین گے?
نواز شریف۔شہباز شریف اور عمران خان۔صرف ان سے کہنے کے لیے کہ یہاں ترقی کا سوچیں۔اگر واقعی مخلص ہیں تو۔

24 گھنٹون میں کونسا وقت اچھا لگتا ھے ?
صبح اور شام کا وقت

غصے کا اظھار کیسے کرتے ھیں ? خاموش رہ کہ یا چیخ چلا کر
کبھی کبھی چلا کر لیکن زیادہ تر خاموش رہ کر۔

KishTaj
22-10-2013, 05:20 PM
ٹھیک ہے ادی۔میں آپ کی بات کو تسلیم کرتا ہوں اس یقین کے ساتھ کہ آپ سچ بولتی ہیں۔خدا کرے کہ میرا یہ یقین قائم رہے۔

شکریہ ادا۔
باقی سب سے التجا ہے کہ

خیال رکھنا کہ قائم یہ اعتبار رہے

:););d

فراز پاکستانی
22-10-2013, 05:20 PM
پانی کے ساتھ کیسے مسکراتے ہیں؟

ادی۔کبھی کبھی آپ بالکل بچوں جیسی باتیں کرتی ہیں۔اچھا اس کا جواب ادا سائیں عمران سے پوچھ لیں۔

Hashmi
22-10-2013, 05:22 PM
آپ نے نون لیگ چھوڑ دی ہاشمی پاء جی:o
یہ کیا ظلم کیا ظالما۔۔۔:cool:
اب یقینآ آپ بلا جھجھک کہہ سکتے ہیں کہ

شرافت چھوڑ دی میں نے;d

نوٹ: شریفوں کو چھوڑا تو شرافت ہی چھوڑی نا;)

وہ کیا ہے۔ جب عقل آجائے شکر ادا کرنا چاہیے۔
میں فراز پیپلزپارٹیوی صآحب کا ازحد ممنون ہوں۔

KishTaj
22-10-2013, 05:23 PM
ادی۔کبھی کبھی آپ بالکل بچوں جیسی باتیں کرتی ہیں۔

بچی ہوں تو بچوں جیسی ہی باتیں کروں گی نا:mad:۔

اچھا اس کا جواب ادا سائیں عمران سے پوچھ لیں۔

لیکن انٹرویو تو آپ کا چل رہا ہے نا۔
پھر جوابات بھی آپ ہی دیں نا بھائی۔

Hashmi
22-10-2013, 05:24 PM
یہ باتیں پڑھنے کے بعد ہاشمی بھائی ، ہنوز دلی دور است والا محاورہ فٹ بیٹھتا ہے
;d;d;d

بات اتنی سیدھی نہیں ہے عفان بھائی۔
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ۔

مسئلہ کچھ اور ہے۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 05:29 PM
کہتے ہیں ہر ایک شخص کی کامیابی کے پیچھے اک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ اگر اس بات کو درست تسلیم کر لیا جائے تو یہ بتائیں ناکام شخص کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوتا ہے ؟
کسی کا ہاتھ نہیں ہوتا۔کامیابی اور ناکامی اپنی محنت سے اور خدا کا اس محنت کو قبول کرنے سے ہے۔
ایسے کتنے عزیز و اوقارب آپ کی فیملی میں جن سے آپ چڑتے ہیں اور جنہیں اپنے سامنے آتے دیکھ کر آپ پتلی گلی سے نکل جانے کی کوشش کرتے ہیں؟
بہت سارے ہیں۔یوں بھی کہہ لیں کہ وہ مجھ سے چڑتے ہیں۔۔اور مجھے دیکھ کر منہ موڑ لیتے ہیں۔
کیا آپ کو جائزہ لینے کی یا جیسے کہتے ہیں نکتہ نکالنے کی عادت ہے۔ جب آپ کسی نئی جگہ جاتے ہیں تو اس جگہ یا مقام پر کھڑے ہو کر سب سے پہلے کن کن چیزوں کا جائزہ لیتے ہیں؟
سب سے پہلے یہ دیکھتا ہوں کہ جہاں کھڑا ہوں۔وہ جگہ اس قابل بھی ہے۔کہیں گر تو نہیں جاؤں گا۔
سب جانتے ہیں کہ جھوٹ بولنا درست عمل نہیں ہے۔ مگر اس کے باوجود کبھی کبھی بولنا پڑجاتا ہے یا پڑ سکتا ہے ۔ آپ بتائیں آپ کو کب جھوٹ بولنا پڑتا ہے؟
جھوٹ بولنا اچھا تو نہیں ہے لیکن میں بولتا ہوں۔

Hashmi
22-10-2013, 05:29 PM
مطلب میڈیم ڈیموکریسی بھی وراثت پر یقین رکھتی تھیں۔۔
اسی لئے وصیت میں جمہوری روایات کے عین مطابق ولی عہد نامزد کر دیا تھا۔۔
واقعی بہت دور اندیش تھیں بی بی شہید۔۔۔ مان گئے بھئی

ھاشمی پاء جی۔ چنگا کیتا نون لیگ چھڈ دِتی۔۔
تہاڈے لیے تے اے پارٹی بیسٹو بیسٹ اے;)

پاء جی۔ آپ کی بات کے جواب میں یہ شعر عرض ہے۔

اس ضد کا کیا ٹھکانہ کہ اپنا مذھب بدل کر
ہوئے ہم کافر تو وہ کافر مسلماں ہوگیا

یہ نا ہو کہ میں پیپلزپارٹی جوائن کروں تو فراز ادا کی محبت بدل جائے۔

KishTaj
22-10-2013, 05:29 PM
بات اتنی سیدھی نہیں ہے عفان بھائی۔
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ۔

مسئلہ کچھ اور ہے۔

لگتا تو کچھ ایسا ہی ہے ہاشمی بھائی۔
اندازہ ہوتا جا رہا ہے۔

Hashmi
22-10-2013, 05:31 PM
مجھے لجا بالکل نہیں آتی فراز پیپلز پارٹیوی جی۔۔
اور یہ ہر بات پر نون لیگ نون لیگ نہ لگائیں۔۔
میں تو پی ٹی آئی کا خاکسار سا ووٹر ہوں۔:)

اوہ مائے گاڈ۔

ہوئے ہم کافر تو وہ کافر مسلماں ہوگیا۔

اسامہ
22-10-2013, 05:31 PM
اپنی ماں کی طرح جینئس۔نانا کی طرح صاف گو اور بہادر۔باپ کی طرح مخلص اور ایماندار۔تعلیمی رکارڈ بہت اعلٰی۔اگر یہ میرٹ نہیں تو پھر میرٹ کیا ہے ادا۔

قبلہ ایسے کھرے سچ کیسے بول لیتے ہیں۔سچ مانیں ہم سے کمزور دل لوگ کہاں برداشت کر سکتے آپ کی حق گوئی و بے باکی
تھوڑا رحم کریں۔~۔

KishTaj
22-10-2013, 05:33 PM
قبلہ ایسے کھرے سچ کیسے بول لیتے ہیں۔سچ مانیں ہم سے کمزور دل لوگ کہاں برداشت کر سکتے آپ کی حق گوئی و بے باکی
تھوڑا رحم کریں۔~۔

اس سے بھی کچھ نہیں ہونے والا;)۔
ویسے آپ بھی کچھ سوالات لائیں نا اسامہ بھائی۔

Hashmi
22-10-2013, 05:34 PM
لگتا تو کچھ ایسا ہی ہے ہاشمی بھائی۔
اندازہ ہوتا جا رہا ہے۔

میں جو کہہ رہا ہوں اس کا ذمہ دار ہوں جو آپ سمجھ رہی ہیں اس کا نہیں۔

مگر مجھے لگ رہا ہے کہ آپ ٹھیک سمجھ رہی ہیں مغلانی جی۔

فراز پاکستانی
22-10-2013, 05:36 PM
جب ہم انسان خاص کر مسلمان مذہب کے معاملے میں ایک دوسرے کو ناپتے تولتے ، اچھا برا ، درست غلط کہتے ہیں اور اس پر اک نتیجہ نکال کر فیصلہ کر دیتے ہیں کیا ہم کو ایسا کہنے / کرنے کا اختیار ہونا چاہے یا کچھ چیزیں اللہ تعالی پر چھوڑ دینی چاہیں؟
کچھ چیزیں اللہ تعالٰی پر چھوڑ دینی چاہیے۔لیکن کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو لوگ جان بوجھ کر متنازع بنا دیتے ہیں۔اس پر سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔
ہر انسان کو اپنی زندگی سے تو محبت ہوتی ہی ہے ۔ مگر کبھی کبھی نفرت بھی ہو جاتی ہے۔ کیا آپ کبھی اسطرح کی اسٹیج سے گزرے ہیں کہ زندگی اچھی نہ لگے اور سب چھوڑ چھاڑ کر کہیں منہ کر جانے کو دل کرے؟
نہیں جی ایسا کبھی نہیں ہوا۔جسی بھی مشکل آئے اس کا مقابلہ تو کرنا چاہیے۔
اللہ تعالٰی نہ کرے آپ بیمار ہوں اگر کبھی ہو جاتے ہیں تو ایکٹنگ کرتے ہیں ہائے ہائے کرتے بستر پر لیٹے رہتے ہیں یا بخار کھلی بلی اور نارمل ری ایکٹ کرتے ہیں؟
نہیں کبھی شور نہیں کرتا۔
موت سے زیادہ ڈرتے ہیں یا زندگی سے زیادہ پیار کرتے ہیں؟
موت سے پیار کرتا ہوں اور زندگی تو خدا کی امانت ہے۔اس سے نفرت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

Armaans
22-10-2013, 05:36 PM
ادا سائیں

اگر آپ کو الیکشن لڑنے کے لیے پنجاب میں کھڑا کیا جائے تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟
اگر آپ جیت گئے تب کیسا محسوس کریں گے؟
اگر آپ ہار گئے تب کیسے ہار کا سامنا کریں گے؟
کیا دوبارہ پنجاب سے لڑنا پسند کریں گے؟
اگر ہاں تو کیوں؟
اگر نہیں تو کیوں؟

Armaans
22-10-2013, 05:39 PM
آپ پیپلز پارٹی سے کتنے عرصے سے منسلک ہیں؟
آپ کو تب سے اب تک پیپلز پارٹی نے کیا دیا؟
آپ پیپلز پارٹی کو آنے والے وقت میں کیسا دیکھ رہے ہیں؟
اور کیسا دیکھنا چاہتے ہیں؟

Armaans
22-10-2013, 05:43 PM
آپ کو پیپلز پارٹی میں فی الحال کون سی شخصیت سے ذیادہ محبت ہے؟
اور کیوں ہے؟
اور پیپلز پارٹی میں کون سی شخصیت سے نفرت ہے؟
اور کیوں ہے؟
آپ پیپلز پارٹی کے لیے کیا کچھ کر سکتے ہیں؟
آپ ہوش سنبھالنے سے اب تک کون سے صدر سے ذیادہ مطمئن اور خوش ہیں؟

Aqsa
22-10-2013, 06:12 PM
;d
too good ..

Lubna Khan
22-10-2013, 06:45 PM
فراز بھائی اپکا انٹرویو شاندار لگا۔۔۔اپ نے بہت ہمت سے سارے فورم ممبرز کا مقابلہ کیا ہے۔۔سیاسی مخالفت کے باوجود اس مین کوئی شک نہین کہ پی پی پی ایک زبردست فو رس رہی ہے،،،، اس جماعت نے پاکستان کو بلاشبہ لیڈرز دئے ہین،، اور لوگوں کی سیاسی تربیت کی ہالانکہ یہ جماعت نہ تو مزہبی بنیادون پر بنی تھی اور نہ ہی کسی قسسم کا تعصب اسکی بنیاد تھا۔۔۔۔جبھی تو بھٹوازم کے نام سے ایک نئی اصطلاح وجود مین ائیئ،،،اسلامی سوشلا زم کا نعرہ جو بھٹو نے دیا تھا،،،اس نے کروڑوں پاکستانیوں کو متاثر کیا۔۔۔اس وقت پی پی پی کی جو بھی حالت ہے اپ اس پر جتنی باتین کر لیں

،،لیکن ہم جانتے ہیں کہ جب نون لیگ کے نواز شریف کو ایک ڈکٹیٹر نے باہر نکالا تو زیادہ تر لوگ ڈکٹیٹڑ کی کشتی مین سوار ہو گیے۔۔۔۔اور اب جو نون لیگ نظر اتی ہے وہاں ایسے کیئ لوگ ہیں۔۔۔پی پی پی وہ جماعت ہے جس مین لوگوں نے نظریاتی اعتبار سے قربانیاں دی ،،جن لوگوں کی سیاسی وابستگی کسی فائدہ کے حصول سے جڑی ہوئی نہین تھی،،،اور وہ تمام لوگ بھی جنھوں نے ہر طرح کے اتبداد کے خلاف اواز اٹھائی،،،ہمیشی اٹھائی ۔۔۔لیکن پی پی پی نے ملک کو کچھ نہین دیا،،،نظریاتی کارکن کی اواز دب جاتی ہے ،، لیکن پھر بھی وہ انکے خلاف نہین بولتے ،،،اپنی ارٹی سے وفادار رہتے ہین،،،حقیقت یہ ہے کہ اب جو پی پی پی پے وہ ایک عظیم عمارت کی باقیات ہے،،ایک کھنڈر ہے جسے دیکھ کر صرف عبرت حاصل کرنی چاہیے،،،،ہر عروج کو زوال ہے،،،پارٹی ختم ہو بھی جاے تب بھی بڑے مگر مچھوں کو کوئی فرق نہین پڑتا ،،،

Rose
22-10-2013, 06:59 PM
میرے نکے نکے سوالوں کے اتنے بڑے بڑے جواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ادا سائیں فراز پیپلز پاروتی یہ جواب آپ نے خود لکھے ہیں یا پھر محترم جناب آصف علی زرداری صاحب سے لکھوائے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے ایک بات سمجھ نہیں آ رہی آپ وہ ہیں جو ہم سمجھ رہے ہیں یا وہ ہیں جو ہم سمجھنے سے قاصر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ادا سائیں آپ کی شاندار باتیں پڑھ کر میں جماعت اسلامی کو چھوڑنے کا سوچ رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے پیپلز پارٹی میں شامل ہی سمجھیے اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں جلد ہی ایک پریس کانفرس میں اس کا اعلان کروں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب تک آپ باقی لوگوں کو بھی قائل کریں۔

میں نے جب ایم کیو ایم کی سپورٹ چھوڑی تو میرے پاس دوسری پارٹیوں کو سمجھنے کے لیے وقت تھا۔میں نے ایک ایک پارٹی کا پوسٹ مارٹم کیا۔اور آخر یہی سمجھ آیا کہ پیپلز پارٹی ہی ایسی پارٹی ہے جو قول کی سچی۔وعدے کی پکی ہے۔عوام کی خدمت اور ملک کی عظمت کے لیے سنجیدہ ہے۔روشن خیال ہے۔پڑھے لکھے لوگ زیادہ تر اسی پارٹی میں ہیں۔خوف خدا رکھنے والی پارٹی ہے۔پیپلز پارٹی منافقتپر یقین نہیں رکھتی۔روٹی کپڑا اور مکان جیسا وعدہ اور کوئی پارٹی نہیں کر سکتی۔جاگیرداری کے خلاف ہے۔سرمایہ داروں کے خلاف ہے۔عدالتوں اور فوج کا احترام کرتی ہے۔اس کی لیڈرشپ عوام کے لیے دن رات کام کرتی ہے۔قربانی کا جذبہ ہے۔ایٹم بم بنانے میں پہل کی۔مزائل بنانے میں کام کیا۔اسٹیل مل لگائی۔اسکول و کالج نیشنلائز کر کے یکساں تعلیمی نظام کی بنیاد رکھی۔ہاریوں کو زمینیں دیں۔بجلی کے تمام بڑے پروجیکٹ پیپلز پارٹی کی حکومت میں لگے۔اسپتال بنے۔تعلیمی ادارے بنے۔میدان بنے۔مواصلات کے بہترین زرائع دیے۔کسانوں کو فصلوں کی جائز قیمت دی۔مل مزدوروں کو اچھی اجرت دی۔ٹیکس کم سے کم لگائے اور جو لگائے وہ عام عوام پر نہیں لگائے۔پرائیوٹ ٹی وی اور ریڈیو چینلز لگائے اور سرکاری میڈیا کی اجارہ داری ختم کی۔غرض ایک لمبی لسٹ ہے پیپلز پارٹی کے کارناموں کی۔

دوسی بات کہ جناب محترم بلاول بھٹو زرداری ہی کیوں۔تو اس ملک میں کوئی دوسرا ایسا جوانمرد۔بہادر اور پڑھا لکھا نوجوان ہے سیاست میں جو اپنی اہلیت ثابت کرے۔انیس کروڑ عوام کو جگانے کی کوشش تو ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی کرتی ہے۔اگر نوجوان سونامی خان کی باتوں میں نہ آتے تو آج بھی نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے پیپلز پارٹی ہی سب سے اچھا کام کر رہی ہے۔جناب محترم بلاول بھٹو زرداری شہیدوں کا وارث ہے۔یہ جان بچانے کے لیے نہ لندن بھاگے گا نہ جدہ۔یہ عوام میں رہے گا۔عوام اسے چاہتی ہے تو اس لیے جناب محترم بلاول بھٹو زرداری کو سیاست میں آنا پڑا۔

Armaans
22-10-2013, 08:13 PM
میرے نکے نکے سوالوں کے اتنے بڑے بڑے جواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ادا سائیں فراز پیپلز پاروتی یہ جواب آپ نے خود لکھے ہیں یا پھر محترم جناب آصف علی زرداری صاحب سے لکھوائے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے ایک بات سمجھ نہیں آ رہی آپ وہ ہیں جو ہم سمجھ رہے ہیں یا وہ ہیں جو ہم سمجھنے سے قاصر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ادا سائیں آپ کی شاندار باتیں پڑھ کر میں جماعت اسلامی کو چھوڑنے کا سوچ رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے پیپلز پارٹی میں شامل ہی سمجھیے اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں جلد ہی ایک پریس کانفرس میں اس کا اعلان کروں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب تک آپ باقی لوگوں کو بھی قائل کریں۔

شاواشے بے بے
کوئی چج دا کم نا کرنا
;d;d;d;d

Rose
22-10-2013, 08:25 PM
ادا سائیں یہ چج دا کم کون سا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کو شاید پتا نہیں ہے پیپلز پارٹی نے پاکستان کے لیے کتنے بڑے بڑے چج دے کام کیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اتنے بڑے بڑے کام کیے ہیں کہ زمین سے نظر بھی نہیں آتے۔۔۔۔۔۔اس لیے انہیں دیکھنے کے لیے چاند یا مریخ تک جانا ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔لیکن آپ کو کیا پتا ان عظیم الشان کاموں کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی تو نظریں اس عمر میں بغیر چشمے کے ٹھیک طرح سے سامنے کھڑی ہوئی بھینس نہیں دیکھ سکتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ادا سائیں پیپلز پارٹی جوائن کریں۔۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی آپ کو دور بین کے شیشوں ;d;dوالا چشمہ اپنی حکومت کے پہلے تین سال کے اندر اندر الاٹ کرے گی۔

شاواشے بے بے
کوئی چج دا کم نا کرنا
;d

KishTaj
22-10-2013, 08:26 PM
موت سے زیادہ ڈرتے ہیں یا زندگی سے زیادہ پیار کرتے ہیں؟
موت سے پیار کرتا ہوں اور زندگی تو خدا کی امانت ہے۔اس سے نفرت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

کس کی موت سے؟

Amir Shahzad
22-10-2013, 08:29 PM
میرے نکے نکے سوالوں کے اتنے بڑے بڑے جواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ادا سائیں فراز پیپلز پاروتی یہ جواب آپ نے خود لکھے ہیں یا پھر محترم جناب آصف علی زرداری صاحب سے لکھوائے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے ایک بات سمجھ نہیں آ رہی آپ وہ ہیں جو ہم سمجھ رہے ہیں یا وہ ہیں جو ہم سمجھنے سے قاصر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ادا سائیں آپ کی شاندار باتیں پڑھ کر میں جماعت اسلامی کو چھوڑنے کا سوچ رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے پیپلز پارٹی میں شامل ہی سمجھیے اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں جلد ہی ایک پریس کانفرس میں اس کا اعلان کروں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب تک آپ باقی لوگوں کو بھی قائل کریں۔

لو جی بےبے کا دماغ کام کرنا چھوڑ گیا ہے ;d;d

KishTaj
22-10-2013, 08:30 PM
کاروبار کرتا ہوں۔

کس چیز کا؟

KishTaj
22-10-2013, 08:31 PM
لو جی بےبے کا دماغ کام کرنا چھوڑ گیا ہے ;d;d

آہستہ آہستہ باقی سب کا بھی چھوڑ سکتا ہے۔;)۔

Rose
22-10-2013, 08:34 PM
:(واٹ ڈو یو مین۔۔۔۔۔۔۔ایم آئی دی فرسٹ ڈراپ آف رین۔

آہستہ آہستہ باقی سب کا بھی چھوڑ سکتا ہے۔;)۔

Armaans
22-10-2013, 08:37 PM
ادا سائیں یہ چج دا کم کون سا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کو شاید پتا نہیں ہے پیپلز پارٹی نے پاکستان کے لیے کتنے بڑے بڑے چج دے کام کیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اتنے بڑے بڑے کام کیے ہیں کہ زمین سے نظر بھی نہیں آتے۔۔۔۔۔۔اس لیے انہیں دیکھنے کے لیے چاند یا مریخ تک جانا ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔لیکن آپ کو کیا پتا ان عظیم الشان کاموں کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی تو نظریں اس عمر میں بغیر چشمے کے ٹھیک طرح سے سامنے کھڑی ہوئی بھینس نہیں دیکھ سکتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ادا سائیں پیپلز پارٹی جوائن کریں۔۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی آپ کو دور بین کے شیشوں ;d;dوالا چشمہ اپنی حکومت کے پہلے تین سال کے اندر اندر الاٹ کرے گی۔

او تے ٹھیک اے
پر تسی تے کوئی چج دا کم کر لو
;d;d;d

Armaans
22-10-2013, 08:41 PM
:(واٹ ڈو یو مین۔۔۔۔۔۔۔ایم آئی دی فرسٹ ڈراپ آف رین۔

فرسٹ ڈراپ آف رین نہیں بےبے
لاسٹ سٹیج آف ایج
;d;d;d

Amir Shahzad
22-10-2013, 08:53 PM
فرسٹ ڈراپ آف رین نہیں بےبے
لاسٹ سٹیج آف ایج
;d;d;d

ہاہاہاہا

براوو

آج کے دن کی بیسٹ پوسٹ;d

Armaans
22-10-2013, 08:58 PM
ہاہاہاہا

براوو

آج کے دن کی بیسٹ پوسٹ;d
شکریہ شکریہ
;);)

IN Khan
22-10-2013, 08:58 PM
آداب عرض ہے بلکہ آداب ارض ہے۔آپ کو نون لیگ کی حمایت سے اتنی جلدی دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے پرانے تعلقات کا ہی پاس کر لینا چاہیے تھا ادا سائیں۔

ھاھاھا
تسلیمات! تسلیمات! فراز پیپلز پارٹیوی
مگر یہ تو کوئی بات نہ ہوئی ۔۔ آپ ایم کیو ایم چھوڑیں اور پیپلز پارٹی جوائن کریں تو مخلص۔۔ اور ہم نون لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کریں تو غداری۔۔
کیا یہ کھلا تضاد نہیں ادا یا پورا؟::)

پرانے تعلقات کا پاس بقول آپ کے ملکی مفاد میں ترک کر دینا بہتر ہوتا ہے جی۔ اور ہم نے آپ سے متاثر ہوتے ہوئے وسیع تر ملکی مفاد میں ترک تعلق کر لیا ہے۔
اب تو ہم پی ٹی آئی کے حمایتی ہیں۔۔ آپ اگر پہلے مل جاتے تو اپنے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں ہم پی پی پی کو پیارے ہو جاتے۔۔ مگر افسوس۔۔ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے۔۔;)

ابھی سے ادا سائیں۔ابھی تو فیصل آباد سے پی ٹی آئی ایک ہی سیٹ جیتی ہے۔کیا باقی کا رزلٹ نہیں دیکھیں گے۔آئندہ آنے والے کسی الیکشن میں۔خیر پی ٹی آئی کا چہرہ کے پی کے میں بے نقاب ہوا تو وفاق اور پنجاب میں نون لیگ کا۔

اجی فیصل آباد سے چاہے ساری سیٹیں پی ٹی آئی جیت لے فکر نشتہ;d
لیکن فراز پیپلز پارٹیوی جی آپ حیدر آباد میں بیٹھ کر فیصل آباد کی سیاست کی بڑی خبر رکھے ہو۔۔ تو یہ بھی جانتے ہو گے کہ پی پی پی اس وقت کہاں ہے اور اپنے راجا ریاض کدھر دم دبائے بیٹھے ہیں۔ِ ہمیں تو یہاں رہ کر بھی نظر نہیں آتے۔۔
باقی کیا ہوا پی ٹی آئی کو خیبر پختون خوا میں۔۔ اچھا خاصا تو چل رہا ہے سب۔۔;)

IN Khan
22-10-2013, 09:02 PM
بات اتنی سیدھی نہیں ہے عفان بھائی۔
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ۔

مسئلہ کچھ اور ہے۔

سو فیصد متفق پاء جی
دال میں کچھ کالا نہیں پوری دال ہی کالی ہے جی;)

Amir Shahzad
22-10-2013, 09:03 PM
آہستہ آہستہ باقی سب کا بھی چھوڑ سکتا ہے۔;)۔

میرا دماغ تم جیسا بھوسے والا نہیں ہے جو کام کرنا چھوڑ جائے :p:p;d

IN Khan
22-10-2013, 09:04 PM
اوہ مائے گاڈ۔

ہوئے ہم کافر تو وہ کافر مسلماں ہوگیا۔

ھاھاھا

پاکستانی سیاست کے عین مطابق۔۔;d

ویسے کیا آپ کو سو فیصد یقین ہے اس بات پر؟;)

یہ جو فراز پیپلز پارٹیوی ہیں نا۔۔ یہ درپردہ سب کے بارے میں جانتے ہیں۔۔ ہیں جی;)

Rose
22-10-2013, 11:32 PM
میں اپنی بات کر رہی تھی بابا جی اور آپ اپنی بات لے آئے۔:p

فرسٹ ڈراپ آف رین نہیں بےبے
لاسٹ سٹیج آف ایج
;d;d;d

Amir Shahzad
22-10-2013, 11:35 PM
میں اپنی بات کر رہی تھی بابا جی اور آپ اپنی بات لے آئے۔:p

اے لو جی جدوں جواب نا آئے تو وہی بات رپیٹ کم از کم دو سو بار ایسے ہی بول چکی ہو

بےبے;d

Rose
22-10-2013, 11:41 PM
اور وہ جو آپ چار پانچ سو بار ایک ہی بات کو رپیٹ کر کر کے پرانے رکارڈ کی یاد دلاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس پر تو ایسا ہی جواب بنتا ہے نا بابا جی۔;d

اے لو جی جدوں جواب نا آئے تو وہی بات رپیٹ کم از کم دو سو بار ایسے ہی بول چکی ہو

بےبے;d

Amir Shahzad
22-10-2013, 11:42 PM
اور وہ جو آپ چار پانچ سو بار ایک ہی بات کو رپیٹ کر کر کے پرانے رکارڈ کی یاد دلاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس پر تو ایسا ہی جواب بنتا ہے نا بابا جی۔;d

اے لو فیر اوہی گل

کوئی نویں گل کرو:p;d

فراز پاکستانی
23-10-2013, 09:57 AM
لگتا تو کچھ ایسا ہی ہے ہاشمی بھائی۔
اندازہ ہوتا جا رہا ہے۔

ادی۔کیا اندازہ ہو رہا ہے۔آپ لوگ کچھ چھپا رہے ہیں مجھ سے۔

فراز پاکستانی
23-10-2013, 10:01 AM
میں تو نہایت تحمل سے ہی پڑھ رہی تھی سب لیکن کچھ باتیں ہوتی ہیں بندہ بول ہی پڑتا ہے ۔۔مجھے پہپلز پارٹی اچھی لگتی ہے یا نہیں وہ تو الگ بات ہے ۔لیکن اب یہ سمجھ آ گیا ہے کہ اچھے بننا ہے تو چپ رہو غلط بات بھی سنو اور اچھے بنے رہو۔۔۔

تھینک یو جی نصیحت کے لیے ~

ادی۔ایک بات بولوں۔میں ایک ادنٰی سا بندہ ہوں۔اس لیے آپ سے معافی چاہتا ہوں۔کہ میں نے ایسی بات بولی۔اگر آپ تنقید کی بجائے پیپلز پارٹی پر سوال کرتی تو میں اس کا جواب دیتا۔آپ اس جواب سے اختلاف کر سکتی تھیں۔لیکن آپ نے بات کوئی اور کر دی۔خیر معذرت کرنا ایک اعلٰی کام ہے میری نظر میں۔اور یہ اعلٰی کام ادنٰی لوگ ہی کرتے ہیں تو ایک بار پھر معافی چاہتا ہوں۔

فراز پاکستانی
23-10-2013, 10:04 AM
وہ کیا ہے۔ جب عقل آجائے شکر ادا کرنا چاہیے۔
میں فراز پیپلزپارٹیوی صآحب کا ازحد ممنون ہوں۔

ادا سائیں۔یہ تو میرا فرض تھا کہ میں جو بات سہی ہے وہ آپ کو بتا دوں۔یہ اچھی بات تو آپ میں ہے کہ سہی بات کو مان لیا۔

فراز پاکستانی
23-10-2013, 10:08 AM
بات اتنی سیدھی نہیں ہے عفان بھائی۔
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ۔

مسئلہ کچھ اور ہے۔

بات تو بہت سیدھی ہے ادا سائیں۔اب آپ کو کوا کب کچھ نظر آتا ہے یا کب کچھ نظر نہیں آتا۔تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اب غلام ارباب رحیم کی پارٹی میں جانے کا سوچ رہے ہیں۔اس صحرائی کوے کی پارٹی کو تو بری طرح سے پیپلز پارٹی نے مارا ہے کہ اب وہ کائیں کائیں کرنا بھی بھول گیا ہے۔

فراز پاکستانی
23-10-2013, 10:11 AM
پاء جی۔ آپ کی بات کے جواب میں یہ شعر عرض ہے۔

اس ضد کا کیا ٹھکانہ کہ اپنا مذھب بدل کر
ہوئے ہم کافر تو وہ کافر مسلماں ہوگیا

یہ نا ہو کہ میں پیپلزپارٹی جوائن کروں تو فراز ادا کی محبت بدل جائے۔
ادا سائیں آپ مزاق کے مسئلے میں اچھے لیکن محبت کے مسئلے میں بالکل کورے ہیں۔محبت تو انسان کو انسان بنا دیتی ہے۔

فراز پاکستانی
23-10-2013, 10:15 AM
قبلہ ایسے کھرے سچ کیسے بول لیتے ہیں۔سچ مانیں ہم سے کمزور دل لوگ کہاں برداشت کر سکتے آپ کی حق گوئی و بے باکی
تھوڑا رحم کریں۔~۔

آپ کی غلطی نہیں ہے ادا سائیں۔زمانہ ہی ایسا چل رہا ہے۔صبح سے لے کر شام تک جھوٹ ہی جھوٹ کا سامنا کرتے کرتے آب جب میرے جیسا کھرا بندہ سامنے آ جائے تو ایسی حالت ہو جاتی ہے۔

فراز پاکستانی
23-10-2013, 10:21 AM
ادا سائیں

اگر آپ کو الیکشن لڑنے کے لیے پنجاب میں کھڑا کیا جائے تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟
اگر آپ جیت گئے تب کیسا محسوس کریں گے؟
اگر آپ ہار گئے تب کیسے ہار کا سامنا کریں گے؟
کیا دوبارہ پنجاب سے لڑنا پسند کریں گے؟
اگر ہاں تو کیوں؟
اگر نہیں تو کیوں؟

اگر آپ کو الیکشن لڑنے کے لیے پنجاب میں کھڑا کیا جائے تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟
میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔پنجاب یا سندھ کی بات تو بعد کی ہے۔

اگر آپ جیت گئے تب کیسا محسوس کریں گے؟
میں جب الیکشن ہی نہیں لڑوں گا تو جیت کیسے جاؤں گا۔

اگر آپ ہار گئے تب کیسے ہار کا سامنا کریں گے؟
جب ایک بار بتایا ہے کہ میں الیکشن ہی نہیں لڑوں گا تو پھر بار بار ایسا سوال کیوں کر رہے ہیں ادا سائیں۔

کیا دوبارہ پنجاب سے لڑنا پسند کریں گے؟
مجھے تو آپ کی سمجھ نہیں آ رہی۔پھر ایسا سوال۔

اگر ہاں تو کیوں؟
ہاں تو میں شادی والے دن کروں گا۔

اگر نہیں تو کیوں؟
نہیں۔جب کوئی نون لیگ کے لیے ووٹ مانگے گا تو کروں گا۔

فراز پاکستانی
23-10-2013, 10:26 AM
آپ پیپلز پارٹی سے کتنے عرصے سے منسلک ہیں؟
آپ کو تب سے اب تک پیپلز پارٹی نے کیا دیا؟
آپ پیپلز پارٹی کو آنے والے وقت میں کیسا دیکھ رہے ہیں؟
اور کیسا دیکھنا چاہتے ہیں؟

آپ پیپلز پارٹی سے کتنے عرصے سے منسلک ہیں؟
دس سال سے۔

آپ کو تب سے اب تک پیپلز پارٹی نے کیا دیا؟
زہنی سکون۔عزت اور سمجھ بوجھ۔

آپ پیپلز پارٹی کو آنے والے وقت میں کیسا دیکھ رہے ہیں؟
پیپلز پارٹی آنے والے وقت میں جناب محترم بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی بن جائے گی۔اور کلین سویپ کرے گی۔

اور کیسا دیکھنا چاہتے ہیں؟
بالکل اچھا دیکھنا چاہتا ہوں۔

فراز پاکستانی
23-10-2013, 10:30 AM
آپ کو پیپلز پارٹی میں فی الحال کون سی شخصیت سے ذیادہ محبت ہے؟
اور کیوں ہے؟
اور پیپلز پارٹی میں کون سی شخصیت سے نفرت ہے؟
اور کیوں ہے؟
آپ پیپلز پارٹی کے لیے کیا کچھ کر سکتے ہیں؟
آپ ہوش سنبھالنے سے اب تک کون سے صدر سے ذیادہ مطمئن اور خوش ہیں؟

آپ کو پیپلز پارٹی میں فی الحال کون سی شخصیت سے ذیادہ محبت ہے؟
سب سے محبت ہے۔

اور کیوں ہے؟
دیانت داری۔ایمانداری۔کی وجہ سے۔

اور پیپلز پارٹی میں کون سی شخصیت سے نفرت ہے؟
حنیف عباسی اور ناہید خان سے نفرت ہے۔

اور کیوں ہے؟
غداری کی وجہ سے۔ان کی وجہ سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

آپ پیپلز پارٹی کے لیے کیا کچھ کر سکتے ہیں؟
جو کچھ بس میں ہوا۔

آپ ہوش سنبھالنے سے اب تک کون سے صدر سے ذیادہ مطمئن اور خوش ہیں؟
جناب محترم آصف علی زرداری صاحب۔

فراز پاکستانی
23-10-2013, 10:36 AM
فراز بھائی اپکا انٹرویو شاندار لگا۔۔۔اپ نے بہت ہمت سے سارے فورم ممبرز کا مقابلہ کیا ہے۔۔سیاسی مخالفت کے باوجود اس مین کوئی شک نہین کہ پی پی پی ایک زبردست فو رس رہی ہے،،،، اس جماعت نے پاکستان کو بلاشبہ لیڈرز دئے ہین،، اور لوگوں کی سیاسی تربیت کی ہالانکہ یہ جماعت نہ تو مزہبی بنیادون پر بنی تھی اور نہ ہی کسی قسسم کا تعصب اسکی بنیاد تھا۔۔۔۔جبھی تو بھٹوازم کے نام سے ایک نئی اصطلاح وجود مین ائیئ،،،اسلامی سوشلا زم کا نعرہ جو بھٹو نے دیا تھا،،،اس نے کروڑوں پاکستانیوں کو متاثر کیا۔۔۔اس وقت پی پی پی کی جو بھی حالت ہے اپ اس پر جتنی باتین کر لیں

،،لیکن ہم جانتے ہیں کہ جب نون لیگ کے نواز شریف کو ایک ڈکٹیٹر نے باہر نکالا تو زیادہ تر لوگ ڈکٹیٹڑ کی کشتی مین سوار ہو گیے۔۔۔۔اور اب جو نون لیگ نظر اتی ہے وہاں ایسے کیئ لوگ ہیں۔۔۔پی پی پی وہ جماعت ہے جس مین لوگوں نے نظریاتی اعتبار سے قربانیاں دی ،،جن لوگوں کی سیاسی وابستگی کسی فائدہ کے حصول سے جڑی ہوئی نہین تھی،،،اور وہ تمام لوگ بھی جنھوں نے ہر طرح کے اتبداد کے خلاف اواز اٹھائی،،،ہمیشی اٹھائی ۔۔۔لیکن پی پی پی نے ملک کو کچھ نہین دیا،،،نظریاتی کارکن کی اواز دب جاتی ہے ،، لیکن پھر بھی وہ انکے خلاف نہین بولتے ،،،اپنی ارٹی سے وفادار رہتے ہین،،،حقیقت یہ ہے کہ اب جو پی پی پی پے وہ ایک عظیم عمارت کی باقیات ہے،،ایک کھنڈر ہے جسے دیکھ کر صرف عبرت حاصل کرنی چاہیے،،،،ہر عروج کو زوال ہے،،،پارٹی ختم ہو بھی جاے تب بھی بڑے مگر مچھوں کو کوئی فرق نہین پڑتا ،،،
ادای۔ایک دم اچھا تجزیہ کرتے کرتے آخر میں پھر گھٹالا کر دیا۔پھر بھی آپ کا شکریہ کہ آپ نے پیپلز پارٹی کی اہمیت بیان کی۔اور پیپلز پارٹی کی کچھ ناکامی کی وجہ تو یہ ہے کہ جب لوگ اس پارٹی کو بڑی اور اہم پارٹی سمجھتے ہیں تو پھر اس میں رہ کر بہتری کیوں نہیں کرتے۔کیوں ایک عوامی پارٹی کو تقسیم کرتے ہیں۔جب ایک ایک کر کے اچھے لوگ جاتے رہیں گے تو بچ جانے والے لوگوں سے گلا کرنا درست نہیں رہتا۔

فراز پاکستانی
23-10-2013, 10:38 AM
میرے نکے نکے سوالوں کے اتنے بڑے بڑے جواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ادا سائیں فراز پیپلز پاروتی یہ جواب آپ نے خود لکھے ہیں یا پھر محترم جناب آصف علی زرداری صاحب سے لکھوائے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے ایک بات سمجھ نہیں آ رہی آپ وہ ہیں جو ہم سمجھ رہے ہیں یا وہ ہیں جو ہم سمجھنے سے قاصر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ادا سائیں آپ کی شاندار باتیں پڑھ کر میں جماعت اسلامی کو چھوڑنے کا سوچ رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے پیپلز پارٹی میں شامل ہی سمجھیے اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں جلد ہی ایک پریس کانفرس میں اس کا اعلان کروں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب تک آپ باقی لوگوں کو بھی قائل کریں۔
پیپلز پارٹی آپ کو بھلی کری آیاں کہتی ہے۔جماعت اسلامی بھی کوئی پارٹی ہے۔پاکستان بننے کی مخالفت کرنے والی پارٹی سے جلدی دے جان چھڑا لیں۔

فراز پاکستانی
23-10-2013, 10:42 AM
کس کی موت سے؟

جو نظریے کے لیے۔اعتبار کے لیے۔یقین کے لیے موت کو گلے سے لگائی جائی۔ایسی موت سے۔

فراز پاکستانی
23-10-2013, 10:43 AM
کس چیز کا؟

مچھلی کا دانہ بنا کر پولٹری فیڈ بنانے والوں کو سپلائی کرتا ہوں۔

فراز پاکستانی
23-10-2013, 10:49 AM
ھاھاھا
تسلیمات! تسلیمات! فراز پیپلز پارٹیوی
مگر یہ تو کوئی بات نہ ہوئی ۔۔ آپ ایم کیو ایم چھوڑیں اور پیپلز پارٹی جوائن کریں تو مخلص۔۔ اور ہم نون لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کریں تو غداری۔۔
کیا یہ کھلا تضاد نہیں ادا یا پورا؟::)

پرانے تعلقات کا پاس بقول آپ کے ملکی مفاد میں ترک کر دینا بہتر ہوتا ہے جی۔ اور ہم نے آپ سے متاثر ہوتے ہوئے وسیع تر ملکی مفاد میں ترک تعلق کر لیا ہے۔
اب تو ہم پی ٹی آئی کے حمایتی ہیں۔۔ آپ اگر پہلے مل جاتے تو اپنے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں ہم پی پی پی کو پیارے ہو جاتے۔۔ مگر افسوس۔۔ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے۔۔;)

اجی فیصل آباد سے چاہے ساری سیٹیں پی ٹی آئی جیت لے فکر نشتہ;d
لیکن فراز پیپلز پارٹیوی جی آپ حیدر آباد میں بیٹھ کر فیصل آباد کی سیاست کی بڑی خبر رکھے ہو۔۔ تو یہ بھی جانتے ہو گے کہ پی پی پی اس وقت کہاں ہے اور اپنے راجا ریاض کدھر دم دبائے بیٹھے ہیں۔ِ ہمیں تو یہاں رہ کر بھی نظر نہیں آتے۔۔
باقی کیا ہوا پی ٹی آئی کو خیبر پختون خوا میں۔۔ اچھا خاصا تو چل رہا ہے سب۔۔;)

نون لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جانا ایسے ہی ہے جیسے ایک آگ سے نکل کر دوسری آگ میں جانا۔جب آپ کے پاس پیپلز پارٹی کا گھنا سائے والا درخت ہے تو اس کی چھاؤں میں آ جائیں۔

فراز پاکستانی
23-10-2013, 10:50 AM
سو فیصد متفق پاء جی
دال میں کچھ کالا نہیں پوری دال ہی کالی ہے جی;)

نون لیگ اور پی ٹی آئی کی دال کالی نہیں ہو گی تو پھر کسی ہو گی۔

فراز پاکستانی
23-10-2013, 10:54 AM
ھاھاھا

پاکستانی سیاست کے عین مطابق۔۔;d

ویسے کیا آپ کو سو فیصد یقین ہے اس بات پر؟;)

یہ جو فراز پیپلز پارٹیوی ہیں نا۔۔ یہ درپردہ سب کے بارے میں جانتے ہیں۔۔ ہیں جی;)

سب کے بارے میں تو نہیں جانتا ابھی۔لیکن پچھلے دنوں کافی لوگوں کی پوسٹین پڑھی ہیں۔تو انداہ ہے کہ یہاں بظاہر میرے خلاف بات کرنے والے میرے خلاف نہیں ہیں۔اور جو میرے حمایت کرتے ہیں۔وہ اندر سے حمایت نہیں کرتے۔پیپلز پارٹی کے کام دیکھ کر مجبور ہو کر حمایت کرتے ہیں۔

Armaans
23-10-2013, 10:56 AM
میں اپنی بات کر رہی تھی بابا جی اور آپ اپنی بات لے آئے۔:p

mane bhi apki he bat ki ha bebe:p

فراز پاکستانی
23-10-2013, 04:45 PM
محترم ممبرز!
میں نے آج تک یہاں جو کچھ کہا وہ صرف مذاق تھا۔اس میں کہیں نہ کہیں حقیقت ضرور ہو گی لیکن مکمل حقیقت نہیں ہے۔خاص طور پر پیپلز پارٹی کے بارے میں جو باتیں میں نے یہاں پوسٹ کیں وہ بھی درست نہیں ہیں۔یوں کہہ لیں کہ میں بھی پیپلز پارٹی کو پسند نہیں کرتا۔بہرحال مجھے ایسا مذاق نہیں کرنا چاہیے تھا۔یقیناً میریے اس عمل کی وجہ سے بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔اس لیے پلیز مجھے معاف کر دیں۔مجھے آپ کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔اللہ تعالٰی میرے اس گناہ کو معاف فرمائے۔آمین

Amir Shahzad
23-10-2013, 04:47 PM

یہ تو سب کو ہی پتہ تھا کہ دکھتے ہیں کچھ نظر آتے ہیں کچھ

تو یہ بھی بتاتے چلیں آپ رئیل میں ہیں کون:)

فراز پاکستانی
23-10-2013, 04:48 PM
ایک اور التجا ہے۔ہو سکے تو اس تھریڈ کو ڈیلیٹ کر دیا جائے۔

Armaans
23-10-2013, 04:53 PM
محترم ممبرز!
میں نے آج تک یہاں جو کچھ کہا وہ صرف مذاق تھا۔اس میں کہیں نہ کہیں حقیقت ضرور ہو گی لیکن مکمل حقیقت نہیں ہے۔خاص طور پر پیپلز پارٹی کے بارے میں جو باتیں میں نے یہاں پوسٹ کیں وہ بھی درست نہیں ہیں۔یوں کہہ لیں کہ میں بھی پیپلز پارٹی کو پسند نہیں کرتا۔بہرحال مجھے ایسا مذاق نہیں کرنا چاہیے تھا۔یقیناً میریے اس عمل کی وجہ سے بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔اس لیے پلیز مجھے معاف کر دیں۔مجھے آپ کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔اللہ تعالٰی میرے اس گناہ کو معاف فرمائے۔آمین
او تیری خیر
:o:o
کی ہویا فراز پاء جی
سب ٹھیک تو ہے نا
??????

فراز پاکستانی
23-10-2013, 05:01 PM
یہ تو سب کو ہی پتہ تھا کہ دکھتے ہیں کچھ نظر آتے ہیں کچھ

تو یہ بھی بتاتے چلیں آپ رئیل میں ہیں کون:)

رئیل میں پوچھ کر کیا کریں گے بھائی۔پیپلز پارٹی کی سپورٹ ضرور کرتا تھا لیکن اب نہیں۔بس یہی رائیلٹی ہے۔جس پارٹی کی وجہ سے اتنے سارے لوگ مجھ سے ناراض ہو جائیں۔وہ مجھے قبول نہیں۔پیپلز پارٹی کی سپورٹ آئندہ کرنی ہے یا نہیں۔یہ تو حالات پر ہے۔اصل بات یہ ہے کہ میں نے یہاں آپ سب کے جذبات کا خیال نہیں رکھا۔آپ سب کو دکھی کیا۔کسی کو دکھ دینا اللہ تعالٰی کو پسند نہیں اور میں اتنے دنوں سے یہی کرتا رہا۔کبھی کچھ ایسا ہو جاتا ہے کہ بندے کو اپنی غلطی کا احساس نہیں ہوتا۔میں بھی یہی کرتا رہا۔باقی یہاں کافی سارے لوگ ہیں جو اپنی شناخت چھپاتے ہیں۔آپ مجھ کو بھی انہیں میں سے ایک سمجھ لیں۔اصل بات یہ ہے کہ مجھے اپنی غلطی کا ادراک ہو گیا ہے۔اس لیے صدق دل سے معافی کا طالب ہوں۔امید ہے آپ اللہ تعالٰی کے حضور میرے اس گناہ کو معاف کر دیں گے۔اللہ تعالٰی سب کو راہ راست پر چلنے کی توفیق دے۔آمین

فراز پاکستانی
23-10-2013, 05:03 PM
او تیری خیر
:o:o
کی ہویا فراز پاء جی
سب ٹھیک تو ہے نا
??????
کچھ نہیں بھائی۔اللہ تعالٰی نے کرم کیا ہے کہ میں اپنی غلطی کا اعتراف کر کے اپنے گناہ پر ندامت محسوس کروں۔اس پر میں خدائے بزرگ و برتر کا شکر گزار ہوں کہ آخرت میں جو سزا ملنی ہے اس کا کچھ بوجھ میں آپ لوگوں کے سامنے اٹھا لوں۔

IN Khan
23-10-2013, 05:06 PM
ڈراپ سین بہت جلد نہیں ہو گیا کیا فراز پیپلز پارٹیوی؟~

بہرحال اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ آپ نے سب کے جذبات کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ کیا ہے۔ اب سب آپ کو معاف کر دیں تو اچھا ورنہ بہت بری بات ہو گی۔۔:(

اللہ تعالیٰ ہم سب کے گناہ معاف فرمائے۔۔ اور نیک راہ پر چلائے۔ آمین

Amir Shahzad
23-10-2013, 05:16 PM
رئیل میں پوچھ کر کیا کریں گے بھائی۔پیپلز پارٹی کی سپورٹ ضرور کرتا تھا لیکن اب نہیں۔بس یہی رائیلٹی ہے۔جس پارٹی کی وجہ سے اتنے سارے لوگ مجھ سے ناراض ہو جائیں۔وہ مجھے قبول نہیں۔پیپلز پارٹی کی سپورٹد آئندہ کرنی ہے یا نہیں۔یہ تو حالات پر ہے۔اصل بات یہ ہے کہ میں نے یہاں آپ سب کے جذبات کا خیال نہیں رکھا۔آپ سب کو دکھی کیا۔کسی کو دکھ دینا اللہ تعالٰی کو پسند نہیں اور میں اتنے دنوں سے یہی کرتا رہا۔کبھی کچھ ایسا ہو جاتا ہے کہ بندے کو اپنی غلطی کا احساس نہیں ہوتا۔میں بھی یہی کرتا رہا۔باقی یہاں کافی سارے لوگ ہیں جو اپنی شناخت چھپاتے ہیں۔آپ مجھ کو بھی انہیں میں سے ایک سمجھ لیں۔اصل بات یہ ہے کہ مجھے اپنی غلطی کا ادراک ہو گیا ہے۔اس لیے صدق دل سے معافی کا طالب ہوں۔امید ہے آپ اللہ تعالٰی کے حضور میرے اس گناہ کو معاف کر دیں گے۔اللہ تعالٰی سب کو راہ راست پر چلنے کی توفیق دے۔آمین

ارے بھائی جب اتنا اعتراف کر لیا ہے تو رئیل میں بتانے میں بھی کیا حرج ہے

KishTaj
23-10-2013, 05:17 PM
ہاہاہاہا۔۔۔ ویری گڈ۔
چلیں اچھا ہوا آپ کو خود ہی خیال آ گیا۔ ایسے موقع پر وہ کونسا شعر ہوتا ہے۔۔

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے
اب لگے ہاتھ یہ بھی بتا دیجئے کہ آپ ون اردو پر آئے کیسے؟;)۔
اور آپ ون اردو کی کسی جانی مانی شخصیت کا دوسرا روپ ہیں یا فراز لکھنوی ہی ہیں؟;d۔~۔
آپ کی وجہ سے جن کے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور واقعی وہ پریشان ہوئے۔۔۔ ان سے معذرت تو بالکل بنتی ہے۔
لیکن جو لوگ صرف آپ کی وجہ سے ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوئے، جنہوں نے آپ کے اس مذاق کو دل پر لینے کی بجائے انجوائے کیا۔۔۔۔ ان سب کی طرف سے شکریہ بھی بنتا ہے۔
لیکن یہ انٹرویو تو ڈیلیٹ نہیں ہو سکتا بھائی۔
کیوں کہ یہ ایک یادگار انٹرویو ہے۔۔۔۔
اس میں آپ کے ایک خوفناک، ہولناک اور خطرناک قسم کے مذاق کی یادیں جڑی ہیں نا، تبھی۔;d۔

KishTaj
23-10-2013, 05:19 PM
ڈراپ سین بہت جلد نہیں ہو گیا کیا فراز پیپلز پارٹیوی؟~

بہرحال اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ آپ نے سب کے جذبات کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ کیا ہے۔ اب سب آپ کو معاف کر دیں تو اچھا ورنہ بہت بری بات ہو گی۔۔:(

اللہ تعالیٰ ہم سب کے گناہ معاف فرمائے۔۔ اور نیک راہ پر چلائے۔ آمین

ہممم صحیح کہا عمران بھائی۔۔۔
اللہ سب کے گناہ معاف کرے۔ آمین۔ ثم آمین۔

فراز پاکستانی
23-10-2013, 05:26 PM
ارے بھائی جب اتنا اعتراف کر لیا ہے تو رئیل میں بتانے میں بھی کیا حرج ہے

رئیل میں تو بتا رہا ہوں بھائی۔کہ میں پیپلز پارٹی کی سپورٹ کرتا تھا لیکن یہاں جب میں نے پیپلز پارٹی کا تذکرہ کیا تو کوئی اس بات کو ماننے کو تیار نہیں تھا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کی بھلائی کی ہے۔میں اکیلا لگا رہا۔حالانکہ جب اتنے لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی صحیح نہیں ہے تو مجھے یا تو آپ لوگوں کی بات تسلیم کر لینی چاہیے تھی یا خاموش رہنا چاہیے تھا۔میں اپنی رو میں آپ لوگوں سے الجھتا چلا گیا۔اور بہت سے ممبرز کو ہرٹ کیا۔جن میں ایک رفعت سس بھی شامل ہیں۔آج جب ان کے بیٹے کی بیماری کے لیے دعا کے لیے بنایا گیاتھریڈ نظر سے گزرا تو وہاں میں نے بھی دعا پوسٹ کی۔اس کے بعد کافی دیر یہی خیال آتا رہا کہ ایسا کچھ میرے ساتھ ہو تو میں کیا کروں گا۔کیا میں آپ لوگوں سے کہہ سکوں گا میرے لیے دعا کرو۔باقی کافی کچھ پیپلز پارٹی کی سپورٹ میں جھوٹ یا غلط بھی پوسٹ کیا۔اپنی طرف سے کافی سارے ایسے کام بھی گنوائے جو میرے نزدیک ٹھیک تھے لیکن کسی نے اس کو نہیں مانا۔یا تو میں مزید سچ جھوٹ پوسٹ کرتا رہتا اور آپ لوگوں کی دل آزاری کا سبب بنتا یا خاموش ہو جاتا۔لیکن میں نے خاموش ہونے سے پہلے بہتر سمجھا کہ آپ لوگوں سے معافی مانگ لوں۔کیا پتا کل کیا ہو۔اللہ تعالٰی سب کے لیے آسانیاں فرمائے۔آمین

Amir Shahzad
23-10-2013, 05:31 PM

آپکی پہلی پوسٹ سے تو بات کچھ اور ہی وے میں نظر آرہی تھی

خیر جی مجھے آپ سے کوئی گلہ نہیں

بلکہ آپکے ساتھ جتنی بھی بات ہوئی مجھے اچھا لگا

سیاہ ست سے کنارہ کشی تو میں کب کا اختیار کر چکا تھا

تو خوبیاں گنوائیں یا خامیاں کچھ فرق نہیں پڑتا تھا

خوش رہیں

فراز پاکستانی
23-10-2013, 05:32 PM
ہاہاہاہا۔۔۔ ویری گڈ۔
چلیں اچھا ہوا آپ کو خود ہی خیال آ گیا۔ ایسے موقع پر وہ کونسا شعر ہوتا ہے۔۔

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے
اب لگے ہاتھ یہ بھی بتا دیجئے کہ آپ ون اردو پر آئے کیسے؟;)۔
اور آپ ون اردو کی کسی جانی مانی شخصیت کا دوسرا روپ ہیں یا فراز لکھنوی ہی ہیں؟;d۔~۔
آپ کی وجہ سے جن کے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور واقعی وہ پریشان ہوئے۔۔۔ ان سے معذرت تو بالکل بنتی ہے۔
لیکن جو لوگ صرف آپ کی وجہ سے ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوئے، جنہوں نے آپ کے اس مذاق کو دل پر لینے کی بجائے انجوائے کیا۔۔۔۔ ان سب کی طرف سے شکریہ بھی بنتا ہے۔
لیکن یہ انٹرویو تو ڈیلیٹ نہیں ہو سکتا بھائی۔
کیوں کہ یہ ایک یادگار انٹرویو ہے۔۔۔۔
اس میں آپ کے ایک خوفناک، ہولناک اور خطرناک قسم کے مذاق کی یادیں جڑی ہیں نا، تبھی۔;d۔

ادی۔آپ جو بھی سمجھیں لیکن مجھے معاف کر کے احسان ضرور کر دیں۔ایک اور بات میں نے ایک دوسرے تھریڈ میں ایک پرانا لنک دیا تھا کہ میری پوسٹیں وہاں موجود ہیں۔پڑھ لیں اور جو مجھے نادان سمجھتے ہیں وہ اپنی غلط فہمی دور کر لیں۔لیکن کسی نے ایسا کرنے کی بجائے مذاق جاری رکھا اور پھر میں بھی اس مذاق کا حصہ بنا رہا۔اس میں شک نہیں میری ان پرانی پوسٹوں میں بھی پیپلز پارٹی کا ہی زکر ہے اور سنجیدگی کے ساتھ ہے۔وہ تھریڈ فراز بھائی کا تھا۔آج بھی پولیٹکس سیکشن میں موجود ہے۔شاید پانچ چھ برس پرانا ہے۔باقی رہی روپ والی بات تو یہاں تو بہت سارے لوگ بہروپ بدل کر آتے ہیں۔شاید میں نے بھی ایسا ہی کیا ہو۔

Armaans
23-10-2013, 05:34 PM
کچھ نہیں بھائی۔اللہ تعالٰی نے کرم کیا ہے کہ میں اپنی غلطی کا اعتراف کر کے اپنے گناہ پر ندامت محسوس کروں۔اس پر میں خدائے بزرگ و برتر کا شکر گزار ہوں کہ آخرت میں جو سزا ملنی ہے اس کا کچھ بوجھ میں آپ لوگوں کے سامنے اٹھا لوں۔
خیر جو بھی ہے
میں آپکی تحریریں اور پوسٹس پڑھ کر کتنا خوش ہوتے تھے یہ آپکو پتہ نہیں شاید
اس کے لیے بے حد شکریہ
;d;d;d
لیکن ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ نے ایسا کیوں کیا جیسا آپ نے اعتراف کیا ہے۔؟؟???۔

Armaans
23-10-2013, 05:36 PM
رئیل میں تو بتا رہا ہوں بھائی۔کہ میں پیپلز پارٹی کی سپورٹ کرتا تھا لیکن یہاں جب میں نے پیپلز پارٹی کا تذکرہ کیا تو کوئی اس بات کو ماننے کو تیار نہیں تھا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کی بھلائی کی ہے۔میں اکیلا لگا رہا۔حالانکہ جب اتنے لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی صحیح نہیں ہے تو مجھے یا تو آپ لوگوں کی بات تسلیم کر لینی چاہیے تھی یا خاموش رہنا چاہیے تھا۔میں اپنی رو میں آپ لوگوں سے الجھتا چلا گیا۔اور بہت سے ممبرز کو ہرٹ کیا۔جن میں ایک رفعت سس بھی شامل ہیں۔آج جب ان کے بیٹے کی بیماری کے لیے دعا کے لیے بنایا گیاتھریڈ نظر سے گزرا تو وہاں میں نے بھی دعا پوسٹ کی۔اس کے بعد کافی دیر یہی خیال آتا رہا کہ ایسا کچھ میرے ساتھ ہو تو میں کیا کروں گا۔کیا میں آپ لوگوں سے کہہ سکوں گا میرے لیے دعا کرو۔باقی کافی کچھ پیپلز پارٹی کی سپورٹ میں جھوٹ یا غلط بھی پوسٹ کیا۔اپنی طرف سے کافی سارے ایسے کام بھی گنوائے جو میرے نزدیک ٹھیک تھے لیکن کسی نے اس کو نہیں مانا۔یا تو میں مزید سچ جھوٹ پوسٹ کرتا رہتا اور آپ لوگوں کی دل آزاری کا سبب بنتا یا خاموش ہو جاتا۔لیکن میں نے خاموش ہونے سے پہلے بہتر سمجھا کہ آپ لوگوں سے معافی مانگ لوں۔کیا پتا کل کیا ہو۔اللہ تعالٰی سب کے لیے آسانیاں فرمائے۔آمین
ہاں جی
کیونکہ وہ کہتے ہیں نا کہ
یا اپنا کسے نوں کر لے
یا آپ کسے دا ہو جا
;d;d;d

Raising Moon
23-10-2013, 05:56 PM
السلام علیکم
مجھے فراز بھائی کا پی ایم ملا ہے انھوں نے ایک ریکوئسٹ کی ہے کہ ان سے ان کی رئیل آئیڈینٹی جاننے کے لئے ان کو فورس نا کیا جائے
ون اردو پر وہ صرف فراز لکھنوی کی آئی ڈی سے ہیں اور شائد وہ اپنا اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کروالیں تو میرا خیال ہے کہ وہ کون ہیں کیا ہیں کو رہنے دیا جائے باقی آپ سب خود ان سے بات کرلیں بہرحال میں نے ان کو مشورہ دیا ہے کہ اکاؤنٹ نہ ڈیلیٹ کروائیں بلکہ کچھ ٹائم خاموش رہ لیں اگر وہ ابھی کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے تو۔۔۔

Hashmi
23-10-2013, 06:42 PM
غیر ممکن ہے کہ حالات کی گتھی سلجھے
اہل دانش نے بہت سوچ کے الجھائی ہے

میں یہ شعر کل ہی پوسٹ کردیتا مگر مغلانی بہن کو کہتے کہتے چپ ہوگیا۔
مجھے فراز بھائی کا اعتراف پڑھ کر حیرت نہیں ہوئی۔ مگر کچھ جلدی کرگئے۔
مجھے فراز بھائی کی رئیل آئی ڈی جاننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، مگر انھوں نے اپنی دو پوسٹوں میں کچھ ممبرز کے دوچہروں کی طرف اشارہ کیا ہے میری ان سے درخواست ہے کہ ان ممبرز کے نام لیں کیونکہ اس طرح مجھے لگتا ہے کہ میری حیثیت بھی مشکوک ہوگئ ہے۔۔ فرخ منیر والے واقعے کے بعد میں اس معاملے میں بہت محتاط ہوگیا ہوں۔
بہتان باندھنا بھی عیوب میں شامل ہے۔

Rose
23-10-2013, 07:25 PM
اگر کوئی اپنی غلطی کا اعتراف کر لے اور معذرت بھی کر لے تو میرے خیال میں معاملے کو ختم ہو جانا چاہیے۔

Catharsis
23-10-2013, 08:07 PM
غیر ممکن ہے کہ حالات کی گتھی سلجھے
اہل دانش نے بہت سوچ کے الجھائی ہے

میں یہ شعر کل ہی پوسٹ کردیتا مگر مغلانی بہن کو کہتے کہتے چپ ہوگیا۔
مجھے فراز بھائی کا اعتراف پڑھ کر حیرت نہیں ہوئی۔ مگر کچھ جلدی کرگئے۔
مجھے فراز بھائی کی رئیل آئی ڈی جاننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، مگر انھوں نے اپنی دو پوسٹوں میں کچھ ممبرز کے دوچہروں کی طرف اشارہ کیا ہے میری ان سے درخواست ہے کہ ان ممبرز کے نام لیں کیونکہ اس طرح مجھے لگتا ہے کہ میری حیثیت بھی مشکوک ہوگئ ہے۔۔ فرخ منیر والے واقعے کے بعد میں اس معاملے میں بہت محتاط ہوگیا ہوں۔
بہتان باندھنا بھی عیوب میں شامل ہے۔

یہاں پر بہت سارے لوگ اپنی رئیل شناخت کو ظاہر نہیں کرتے، جس طرح میرے انٹرویو میں عبد الله نے کہا کے یازغل بھائی کی حقیقی شناخت کا کسی کو نہیں پتا. حالانکہ وہ کافی پرانے ممبر ہیں

میں کسی کی حقیقی آئ ڈی جاننے کے حق میں نہیں کیونکہ یہ حق ہے کو وہ بتائے یا نا ، اس لئے ان جیسے فورمز پر دوستی صرف الفاظ تک ہی ہوتی ہے حقیقی نہیں ہو سکتی،

مجھے فراز بھائی کے انکشاف سے کوئی تعجب نہیں ہوا، میں تو یہ دیکھتا ہوں کے وہ لکھ کیا رہا ہے ، اس کے خیالات کیا ہیں ، جس طرح میں نے بہت سارے ممبرز کے انٹرویوز بھی پڑھے ہیں باقی وہ کون ہے کہاں رہتا ہے کیا کرتا ہے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں

IN Khan
23-10-2013, 08:23 PM

مجھے اس سے اختلاف ہے عفان بھائی۔
اگر آپ سچے اور دوسرے کے لیے پرخلوص جذبات رکھتے ہیں تو اس تخیلاتی دنیا سے باہر حقیقی دنیا میں بھی دوست بن سکتے ہیں۔۔ شرط صرف یہ ہے کہ آپ جیسے حقیقی دنیا میں ہوں ویسے ہی فورم پر بھی ہوں تو۔۔۔۔۔ فیک نہ ہوں۔۔

مثال کے طور پر اگر میری آپ سے فورم پر گاڑھی چھننے لگے تو میں ضرور حقیقی دنیا میں بھی آپ کو وارم ویلکم دوں گا۔۔ اگر ایسا نہ ہو تو پھر منافقت ہی ہوئی نا۔
:)

KishTaj
23-10-2013, 08:25 PM
محترم ممبران اور فراز بھائی
مجھے بھی کیا دلچسپی ہو سکتی ہے بھلا آپ کا اصل جاننے میں، یہ صحیح ہے کہ فورم پر بہت سے ایسے ممبران آتے ہیں جو اپنی شناخت و شخصیت چھپاتے ہیں، اگر آپ بھی چھپا کر رکھیں تو عجب کیا۔
میں نے جو یہ سوال پوچھا تھا۔

اور آپ ون اردو کی کسی جانی مانی شخصیت کا دوسرا روپ ہیں یا فراز لکھنوی ہی ہیں؟
ویسے تو یہ سوال ایسا نہیں تھا کہ میں نے فراز بھائی کے اصل روپ کو جاننے کی کوشش کی ہو، صرف یہ جاننا مقصود تھا کہ ہمارے ون اردو کی کسی جانی پہچانی شخصیت نے ہم سب کے ساتھ یہ مذاق کیا ہے یا کوئی فراز لکھنوی ہی کو یہ مذاق سوجھا، سو پلیز پریشان نہ ہوں~۔

بھائی آپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کروائیں۔۔۔۔ میرا نہیں خیال کہ یہاں ایسے سنگدل لوگ ہیں کہ آپ کو اس اعتراف اور معذرت نامے کے باجود معاف نہ کریں۔ میں نے تو کر دیا ہے۔۔۔ کیوں کہ پہلے ہی سے اندازہ تھا تو بس انجوائے کر رہی تھی:)۔

Naadim!
24-10-2013, 04:24 AM
السلام علیکم معزز خواتینز و حضراتز۔

میرا نام ندیم اخترز ہے اور میں اس فورمز کا پرانا اور خاصا ناکارہ سا ممبرز ہوں۔ کچھ احبابز کو شایدز ذرا ذرا یادز بھی ہوں۔ اس تھریڈز میں محترم فراز لکھونیز بھائی کا انٹرویوز بہت شوق سےپڑھتے پڑھتے اچانک حالاتز کی تبدیلی سے خاصا ملولز ہوا ہوں۔ اب لگتا ہے یہ سلسلہ یہیں ٹھہرز جائے گا۔ اگر وہ پیپلز پارٹیز کی حمایتز کرتے ہیں تو اس میں ایسی ناراضگی کی کیا بات ہے۔ اپنے خرچے پر کرتے ہیں نا۔ کسی سے ادھارز لے کر تو نہیں کرتے۔ ہیں جی
~ :(

KishTaj
25-10-2013, 11:49 AM
السلامُ علیکم
جو کچھ ہونا تھا ہو چکا۔۔۔۔ اب اس انٹرویو سے ہٹ کے جو پوسٹس ہوئیں، ان میں سے زیادہ تر میں نے ون اردو انٹرویو گپ شپ (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=70423)میں موو کر دی ہیں۔
تاکہ اس انٹرویو کے سلسلے کو آگے بڑھایا جا سکے۔
امید ہے کسی کو ناگوار نہیں گزرے گا۔
شکریہ

KishTaj
25-10-2013, 11:51 AM
سوالات

کیا کسی جانور سے کوئی سبق سیکھا؟
زندگی نے کوئی خاص سبق سکھایا ہے تو بتائیں؟
ایسا کوئی ہے جس سے دوبارہ ملنے کی آرزو نہ ہو؟
معاف کرنا پسند ہے کہ بدلہ لینا؟
کیا کہتے ہیں کہ بدلہ کس وقت لینا ضروری ہے؟
آستین میں سانپ کبھی دیکھا؟ اگر نہیں تو اچھی بات ہے اور ہاں تو کیسا فیل ہوا اور کیا تدارک کیا؟
دوست دشمن کی پہچان کر سکتے ہیں؟
کیا الفاظ اور لہجے سے انسان کی پرکھ کر سکتے ہیں؟
کیا چہرہ شناس ہیں؟
دھوکا ایک بار ہی کھاتے ہیں کہ بار بار؟
زندگی کی پہلی ترجیح کون ہے آپ کے لیے اور آخری؟
کیا کسی کے لیے زندگی قربان کر سکتے ہیں؟
سب سے پیارا تحفہ آپ کے نذدیک؟کس قسم کے لوگ پسند ہیں؟
کس قسم کے لوگ ناپسند ہیں؟
زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ
خوفناک لمحہ
لمحہ جس نے زندگی بدل ڈالی یا اثر ڈالا
کمزور ترین لمحہ
کبھی زندگی سے بیزار ہوئے؟
کبھی موت کی خواہش ہوئی؟
امن پسند ہیں کہ لڑاکے۔
ناراض ہونا پسند ہے کہ منانا؟
اپنی غلطی مانتے ہیں کہ اڑ جاتے ہیں، ہیں جی؟
کس موضوع پر باآسانی تقریر کر سکتے ہیں۔ جھٹ دو تین لائنیں لکھ بھی ڈالیں۔
کس جانور سے ڈر لگتا ہے؟

کہتے ہیں کہ دل کے آئینے میں ایک بار بال آ جائے تو پھر سدا رہتا ہے۔ کیا کہتے ہیں آپ کیا واقعی پھر اس انسان سے دل صاف نہیں ہو سکتا؟
اعتبار ایک بار ٹوٹ جائے تو جڑتا نہیں، کیا مانتے ہیں یہ بات؟
بہادری کسے کہتے ہیں؟
حق گوئی پسند ہے کہ موقع محل دیکھنا؟
اپنی کوئی سی تین خواہشات بتائیں جو پوری کرنا چاہتے ہیں؟
اپنی ایک خاص دعا بتائیں۔
اگر سیاست میں جانے کا موقع ملا تو جائیں گے؟
اگر آپ کو صدر کا عہدہ مل جائے تو پہلا کام کون سا کریں گے
لوگوں کو کس ترازو مین تولتے ہیں؟۔
کوئی ایسی شخصیت جس نے آپ کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے ھوں؟
لڑکوں میں کون سی خوبیاں پسند ہیں اور لڑکیوں میں ۔
اور کون سی عادات ناپسند ہیں دونوں میں
خوش گمان ھیں یا جلد بد گمان ھو جاتے ھیں؟
وعدہ فورا" کرتے ہیں یا سوچ سمجھ کر؟
قسم کھاتے ہیں؟
شرط لگاتے ہیں؟
ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گے۔
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں
ایک اکیلا لیکن دو کو گیارہ کیوں کہتے ہیں؟

فراز پاکستانی
25-10-2013, 12:11 PM
کیا کسی جانور سے کوئی سبق سیکھا؟

جانور سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔میں نے پتا نہیں کسی جانور سے کچھ سیکھا ہے یا نہیں۔یہ بتا دیتا ہوں کہ لومڑی سے مکاری نہیں سیکھی۔گرگٹ سے رنگ بدلنا نہیں سیکھا۔سانپ سے ڈنک مارنا نہیں سیکھا۔

زندگی نے کوئی خاص سبق سکھایا ہے تو بتائیں؟
زندگی موت سے لڑنے کا ہنر سکھاتی ہے۔یہی میں نے بھی سیکھا ہے۔

ایسا کوئی ہے جس سے دوبارہ ملنے کی آرزو نہ ہو؟
بہت سے ہیں۔اور وہی بار بار ملتے ہیں۔

معاف کرنا پسند ہے کہ بدلہ لینا؟
معاف کرنا اور بدلہ لینا دونوں ہی۔معاف اس وقت کرتا ہوں جب میں بدلہ لینے کی پوزیشن میں ہوتا ہوں۔اور بدلہ اس وقت لیتا ہوں جب معاف کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوتا۔

کیا کہتے ہیں کہ بدلہ کس وقت لینا ضروری ہے؟
اس کا بھی وقت ہوتا ہے۔اس کا تو صرف موقع ہوتا ہے۔

آستین میں سانپ کبھی دیکھا؟ اگر نہیں تو اچھی بات ہے اور ہاں تو کیسا فیل ہوا اور کیا تدارک کیا؟
آستین میں سانپ نہیں دیکھا۔ادی ہمارے حیدر آباد ٹنڈو آدم میں بہت سانپ ہوتے ہیں۔ان کو مارا بھی ہے اور ہاتھ سے پکڑا بھی ہے۔

دوست دشمن کی پہچان کر سکتے ہیں؟
نہیں۔مشکل ہے۔ علامہ اقبال کا شعر ہے۔ تم تکلیف کو بھی دوست سمجھتے ہو فراز۔دوست ہوتا نہیں ہر آنکھ ملانے والا۔

کیا الفاظ اور لہجے سے انسان کی پرکھ کر سکتے ہیں؟
نہیں کر سکتا۔

کیا چہرہ شناس ہیں؟
چہرہ شناس ہوں۔ کسی سے بہت ٹائم بعد ملوں تو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے۔لیکن چار چھ مہینے بعد ملنے والوں کو پہچان لیتا ہوں۔

دھوکا ایک بار ہی کھاتے ہیں کہ بار بار؟
بار بار کون کھاتا ہے دھوکہ۔میں تو ایک بار بھی مشکل سے کھاتا ہوں۔

زندگی کی پہلی ترجیح کون ہے آپ کے لیے اور آخری؟
پہلی ترجیح بی بی شہید کی پیپلز پارٹی ہے اور آخری بھی یہی ہے۔

فراز پاکستانی
25-10-2013, 12:24 PM
کیا کسی کے لیے زندگی قربان کر سکتے ہیں؟
پتا نہیں۔

سب سے پیارا تحفہ آپ کے نذدیک؟کس قسم کے لوگ پسند ہیں؟
سب سے پیارا تحفہ اجرک ہے۔کھرے لوگ پسند ہیں۔

کس قسم کے لوگ ناپسند ہیں؟
بلاوجہ جھوٹ بولنے والے۔منافق لوگ۔

زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ
جب بی بی شہید پاکستان آئیں۔

خوفناک لمحہ
جب بی بی شہید کو شہید کیا گیا۔

لمحہ جس نے زندگی بدل ڈالی یا اثر ڈالا
جب پی پی پی کی حمایت کی۔

کمزور ترین لمحہ
پتا نہیں۔

کبھی زندگی سے بیزار ہوئے؟
کئی بار ہوا۔

کبھی موت کی خواہش ہوئی؟
شاید نہیں۔

امن پسند ہیں کہ لڑاکے۔
امن پسند

ناراض ہونا پسند ہے کہ منانا؟
دونوں۔ منانا زیادہ پسند ہے۔

اپنی غلطی مانتے ہیں کہ اڑ جاتے ہیں، ہیں جی؟
مان لیتا ہوں۔اگر کوئی طریقے سے سمجھائے تو۔

کس موضوع پر باآسانی تقریر کر سکتے ہیں۔ جھٹ دو تین لائنیں لکھ بھی ڈالیں۔
سیاست پر۔دو تین لائیں لکھوں گا تو سب پھر ناراض ہو جائیں گے۔

کس جانور سے ڈر لگتا ہے؟
مچھر سے۔

فراز پاکستانی
25-10-2013, 12:32 PM
کہتے ہیں کہ دل کے آئینے میں ایک بار بال آ جائے تو پھر سدا رہتا ہے۔ کیا کہتے ہیں آپ کیا واقعی پھر اس انسان سے دل صاف نہیں ہو سکتا؟
سدا رہتا ہے۔

اعتبار ایک بار ٹوٹ جائے تو جڑتا نہیں، کیا مانتے ہیں یہ بات؟
مانتا ہوں۔

بہادری کسے کہتے ہیں؟
نو سال جیل میں رہ کر نہ جھکنا بہادری ہے۔جلاوطنی میں بھی لڑنا بہادری ہے۔منہ چھپا کر رات کے اجالے میں۔ایگریمنٹ کر کے چلے جانا۔بہادری نہیں ہے۔

حق گوئی پسند ہے کہ موقع محل دیکھنا؟
حق گوئی پسند ہے۔موقع محل بھی دیکھنا ہوتا ہے۔

اپنی کوئی سی تین خواہشات بتائیں جو پوری کرنا چاہتے ہیں؟
یہ بھی نہیں بتاؤن گا۔آپ نے آج لڑنے والے سوال زیادہ پوچھے ہیں۔اب میں یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ آپ نون لیگوی ہیں۔

اپنی ایک خاص دعا بتائیں۔
یا اللہ سب کا بھلا کرنا۔

فراز پاکستانی
25-10-2013, 12:44 PM
اگر سیاست میں جانے کا موقع ملا تو جائیں گے؟
میں تو ہوں ہی سیاست میں۔بلکہ یہاں تو سب سیاست میں ہیں۔

اگر آپ کو صدر کا عہدہ مل جائے تو پہلا کام کون سا کریں گے
میں صدر نہیں بنوں گا۔

لوگوں کو کس ترازو مین تولتے ہیں؟۔
وہ جو ڈاکٹروں کے پاس ہوتا ہے۔ویٹ مشین۔اس پر۔

کوئی ایسی شخصیت جس نے آپ کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے ھوں؟
شہید رانی بے نظیر بھٹو۔اور بھی ہیں لیکن اس وقت یہی نام بہت ہے۔

لڑکوں میں کون سی خوبیاں پسند ہیں اور لڑکیوں میں ۔
لڑکوں میں شرم۔لحاظ اور لڑکیوں میں خاموش رہنا بلا وجہ نہ بولنا اور سب کا خیال رکھنا۔

اور کون سی عادات ناپسند ہیں دونوں میں
لڑکوں میں گٹکا کھانا۔لڑکیوں میں سر باندھ کر رکھنا۔درد ہو یا نہ ہو سر باندھ لیں گی دوپٹے سے۔

خوش گمان ھیں یا جلد بد گمان ھو جاتے ھیں؟
خوش گمان ہوں۔

وعدہ فورا" کرتے ہیں یا سوچ سمجھ کر؟
فوراً تو نہیں کرتا۔اور سوچ سمجھ کر بھی کرتا ہوں۔

قسم کھاتے ہیں؟
نہیں

شرط لگاتے ہیں؟
نہیں

ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گے۔

1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں
سمندر پر

ایک اکیلا لیکن دو کو گیارہ کیوں کہتے ہیں؟
کیوں کے ایک ایک ہوتا ہے اور دو ایک ساتھ ساتھ لکھیں تو گیارہ بنتے ہیں

فراز پاکستانی
26-10-2013, 11:37 AM
ہاہاہاہا۔۔۔ ویری گڈ۔
چلیں اچھا ہوا آپ کو خود ہی خیال آ گیا۔ ایسے موقع پر وہ کونسا شعر ہوتا ہے۔۔

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے
اب لگے ہاتھ یہ بھی بتا دیجئے کہ آپ ون اردو پر آئے کیسے؟;)۔
اور آپ ون اردو کی کسی جانی مانی شخصیت کا دوسرا روپ ہیں یا فراز لکھنوی ہی ہیں؟;d۔~۔
آپ کی وجہ سے جن کے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور واقعی وہ پریشان ہوئے۔۔۔ ان سے معذرت تو بالکل بنتی ہے۔
لیکن جو لوگ صرف آپ کی وجہ سے ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوئے، جنہوں نے آپ کے اس مذاق کو دل پر لینے کی بجائے انجوائے کیا۔۔۔۔ ان سب کی طرف سے شکریہ بھی بنتا ہے۔
لیکن یہ انٹرویو تو ڈیلیٹ نہیں ہو سکتا بھائی۔
کیوں کہ یہ ایک یادگار انٹرویو ہے۔۔۔۔
اس میں آپ کے ایک خوفناک، ہولناک اور خطرناک قسم کے مذاق کی یادیں جڑی ہیں نا، تبھی۔;d۔

چلیں اچھا ہوا آپ کو خود ہی خیال آ گیا۔ ایسے موقع پر وہ کونسا شعر ہوتا ہے۔۔
کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے
مجھے خیال آ گیا۔اور کسی کو بھی خیال آیا۔

اب لگے ہاتھ یہ بھی بتا دیجئے کہ آپ ون اردو پر آئے کیسے؟۔
میں ون اردو پر اردو کی سائٹس ڈھونڈتے ہوئے پہچا۔

اور آپ ون اردو کی کسی جانی مانی شخصیت کا دوسرا روپ ہیں یا فراز لکھنوی ہی ہیں؟۔۔
فراز لکھنوی ہی ہوں۔جانی پہچانی تو آپ نے بنا دیا۔انٹرویو لے کر۔

آپ کی وجہ سے جن کے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور واقعی وہ پریشان ہوئے۔۔۔ ان سے معذرت تو بالکل بنتی ہے۔
میرے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچی۔جب مجھے نادان بولا گیا۔میں نے معذرت کر لی اپنی غلطی کی۔

لیکن جو لوگ صرف آپ کی وجہ سے ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوئے، جنہوں نے آپ کے اس مذاق کو دل پر لینے کی بجائے انجوائے کیا۔۔۔۔ ان سب کی طرف سے شکریہ بھی بنتا ہے۔
شکریہ بنتا ہے تو بولا کیوں نہیں۔یہاں تو لوگ میری پوسٹ پر شکریہ تک کلک نہیں کرتے۔

لیکن یہ انٹرویو تو ڈیلیٹ نہیں ہو سکتا بھائی۔
کیوں کہ یہ ایک یادگار انٹرویو ہے۔۔۔۔
یادگار کس حوالے سے۔کیا اس حوالے سے ہم سب نے ایک دوسرے کو غلط بتایا۔غلط سمجھا۔اور غلط رائے دی۔

اس میں آپ کے ایک خوفناک، ہولناک اور خطرناک قسم کے مذاق کی یادیں جڑی ہیں نا، تبھی۔۔
صرف میرے مذاق کی۔کیوں۔باقی سب کے مذاق کو بھی تو سامنے رکھیں۔

فراز پاکستانی
26-10-2013, 11:42 AM
محترم ممبران اور فراز بھائی
مجھے بھی کیا دلچسپی ہو سکتی ہے بھلا آپ کا اصل جاننے میں، یہ صحیح ہے کہ فورم پر بہت سے ایسے ممبران آتے ہیں جو اپنی شناخت و شخصیت چھپاتے ہیں، اگر آپ بھی چھپا کر رکھیں تو عجب کیا۔
میں نے جو یہ سوال پوچھا تھا۔

ویسے تو یہ سوال ایسا نہیں تھا کہ میں نے فراز بھائی کے اصل روپ کو جاننے کی کوشش کی ہو، صرف یہ جاننا مقصود تھا کہ ہمارے ون اردو کی کسی جانی پہچانی شخصیت نے ہم سب کے ساتھ یہ مذاق کیا ہے یا کوئی فراز لکھنوی ہی کو یہ مذاق سوجھا، سو پلیز پریشان نہ ہوں~۔

بھائی آپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کروائیں۔۔۔۔ میرا نہیں خیال کہ یہاں ایسے سنگدل لوگ ہیں کہ آپ کو اس اعتراف اور معذرت نامے کے باجود معاف نہ کریں۔ میں نے تو کر دیا ہے۔۔۔ کیوں کہ پہلے ہی سے اندازہ تھا تو بس انجوائے کر رہی تھی:)۔

ادی۔میں نے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا ایڈمن سے کہا ہے۔لیکن ابھی تک ڈیلیٹ نہیں ہوا۔اگر اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کرنا تو پھر کم سے کم میرا نام تو تبدیل کر کے فراز پیپلز پارٹیوی کر دیں۔اس کے لیے تو کافی دن پہلے پی ایم کیا تھا۔

KishTaj
26-10-2013, 02:44 PM
آپ کی وجہ سے جن کے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور واقعی وہ پریشان ہوئے۔۔۔ ان سے معذرت تو بالکل بنتی ہے۔
میرے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچی۔جب مجھے نادان بولا گیا۔میں نے معذرت کر لی اپنی غلطی کی۔

ویسے آپ نے مذاق میں جس طرح کی باتیں کی تھیں اسی پر نادان بولا گیا تھا۔۔۔
لیکن آپ کی دل آزاری نہ پہلے مقصود تھی نہ اب ہے۔ سو معذرت ہماری طرف سے بھی~۔

لیکن جو لوگ صرف آپ کی وجہ سے ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوئے، جنہوں نے آپ کے اس مذاق کو دل پر لینے کی بجائے انجوائے کیا۔۔۔۔ ان سب کی طرف سے شکریہ بھی بنتا ہے۔
شکریہ بنتا ہے تو بولا کیوں نہیں۔یہاں تو لوگ میری پوسٹ پر شکریہ تک کلک نہیں کرتے۔

ارے کئی بار بولا پہلے ۔۔۔ آپ نے دیکھا ہی نہیں۔۔۔:(۔ چلیں ایک بار پھر سے کہہ دیتی ہوں۔ شکریہ:)۔

لیکن یہ انٹرویو تو ڈیلیٹ نہیں ہو سکتا بھائی۔
کیوں کہ یہ ایک یادگار انٹرویو ہے۔۔۔۔
یادگار کس حوالے سے۔کیا اس حوالے سے ہم سب نے ایک دوسرے کو غلط بتایا۔غلط سمجھا۔اور غلط رائے دی۔

نہیں۔۔۔۔ اصرف آپ نے غلط بتایا، ہم نے وہی سمجھا جو آپ نے بتانا چاہا۔۔۔ اور راے بھی اسی طرح کی دی۔ تو اس حوالے سے کیا یادگار رہنا۔۔۔
بس یادگار تو یوں کہ ایک مذاق جو آپ کر رہے تھے ہم میں سے بہت سارے لوگ اسے جانتے ہوئے بھی انجان بن کر آپ کا انٹرویو لے رہے تھے۔

اس میں آپ کے ایک خوفناک، ہولناک اور خطرناک قسم کے مذاق کی یادیں جڑی ہیں نا، تبھی۔۔
صرف میرے مذاق کی۔کیوں۔باقی سب کے مذاق کو بھی تو سامنے رکھیں۔

آپ کا مذاق ہم سب کو دعوتِ مذاق دیتا رہا۔۔۔

خطا اس میں بندے کی سرکار کیا تھی???؟

KishTaj
26-10-2013, 02:47 PM
ادی۔میں نے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا ایڈمن سے کہا ہے۔لیکن ابھی تک ڈیلیٹ نہیں ہوا۔اگر اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کرنا تو پھر کم سے کم میرا نام تو تبدیل کر کے فراز پیپلز پارٹیوی کر دیں۔اس کے لیے تو کافی دن پہلے پی ایم کیا تھا۔

بھائی میرا پُر خلوص مشورہ ہے کہ آپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے والی درخواست واپس لے لیجئے۔۔۔
بلکہ یوزر نیم بدلنے والی بھی۔۔۔ کیوں کہ فراز پیپلز پارٹیوی سے بہتر فراز لکھنوی ہی ہے۔۔ نہیں تو فراز کے ساتھ اپنا سر نیم لگا لیں۔
جسٹ مشورہ ہے۔۔ باقی آپ کی مرضی~۔

فراز پاکستانی
26-10-2013, 02:58 PM

ادی۔میں نے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا ارادہ بدل دیا تھا۔لیکن ابھی ادی مون نے پھر ایسی بات کر دی۔جس سے لگا کہ ابھی بھی لوگوں کو میرا ادھر آنا پسند نہیں ہے۔اب تو میں نے پیپلز پارٹی (جناب محترم آصف علی زرداری) گروپ کی حمایت کرنے سے پکی والی توبہ کر لی ہے۔

KishTaj
26-10-2013, 03:03 PM

اففف۔۔۔۔ میرے بھائی اختلافِ رائے تو گفتگو کا حسن ہیں۔۔۔
ہر ایک کا اپنا اپنا نظریہ ہوتا ہے، کوئی کسی پر اپنا نکتہ نظر نہیں تھوپ سکتا۔۔۔
بس اتنی سی بات سمجھ لیجئے تو کبھی اتنی سی بات پر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرانے کا نہ سوچیں۔

فراز پاکستانی
26-10-2013, 03:10 PM

ادی۔ابھی پھر مون ادی نے ایسی بات کر دی ہے جو کسی بھی طرح اچھی نہیں۔خیر میں نے اپنی درخواست واپس نہیں لینی۔اگر اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہو گیا تو ٹھیک ہے۔نہیں تو ادھر جب بھی ٹائم ملے گا۔آتا رہوں گا۔

فراز پاکستانی
28-10-2013, 05:14 PM
جب تک ادھر مزاق تھا۔تو سب ادھر آ کر بات کرتے تھے۔جب مزاق کے بعد انٹرویو شروع ہوا تو کوئی سوال بھی نہیں پوچھ رہا۔

KishTaj
05-11-2013, 06:31 PM
جب تک ادھر مزاق تھا۔تو سب ادھر آ کر بات کرتے تھے۔جب مزاق کے بعد انٹرویو شروع ہوا تو کوئی سوال بھی نہیں پوچھ رہا۔

اور اسی وجہ سے میں سوچ رہی ہوں کہ اب اس تھریڈ کو لاک کر دوں یا جاری رکھوں:(۔۔۔

فراز پاکستانی
11-11-2013, 04:15 PM
اور اسی وجہ سے میں سوچ رہی ہوں کہ اب اس تھریڈ کو لاک کر دوں یا جاری رکھوں:(۔۔۔

کیوں ادی۔اتنی جلدی کیوں۔میں نے تو پہلے منع کیا تھا کہ انٹرویو نہ کریں۔اگر میرے جواب پہلے کی طرح سادہ ہوتے تو کیا پھر بھی یہ انٹرویو بند کرتی۔

فراز پاکستانی
08-12-2013, 11:45 AM
کہاں گئے سب۔کیا یہاں اب کوئی سوال نہیں پوچھے گا۔

KishTaj
26-12-2013, 07:55 PM
السلامُ علیکم
میری سمجھ نہیں آ رہی کہ اب مجھے یہاں کیا کرنا چاہئے۔۔
:(