PDA

View Full Version : عفان بھائی کا انٹرویو

KishTaj
25-09-2013, 04:23 PM
السلامُ علیکم
میرا پورا نام کشور مرزا محمد رحمٰن ہے۔
پیشہ تو فی الحال کچھ نہیں ہاں لیکچرار بننے کا ارادہ ہے۔ ان شاٗ اللہ
تعلیم۔۔۔۔ ایم فل کی تیاری کر رہی ہوں، تو فی الحال ایم اے(اردو) ہی ہے۔

مجبوری ہے لوگوں۔۔۔۔ شرط ہی ایسی رکھ دی بھائی نے کہ عنوان "عفان بھائی کا انٹرویو" لکھ کر اپنا انٹرویو دینا پڑ رہا ہے۔;d~

ہاں تو عفان بھائی اب مجھے پورا حق حاصل ہو گیا ہے نا کہ کتنےےےےےےےے بھی سوالات کر سکتی ہوں;d؟

KishTaj
25-09-2013, 04:56 PM
پہلے تھوڑے بہت روایتی سوالات۔۔۔ باقی سب مل جل کر کریں گے:)۔

آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟

سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟

Armaans
25-09-2013, 05:38 PM
چلو عفان بھائی
اب آپ سر پھڑ کے بیٹھ جاؤ
اتنے سوالات تو کبھی امتحانات میں بھی نہیں دیے ہوں گے آپ نے
;d;d;d

Catharsis
25-09-2013, 05:57 PM
آپ کا پورا نام؟
نام
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
سینتیس سال
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
ایم ایس سی کمپوٹر انجنیرنگ میں کی تھی ، اس کے بعد کئی سارے کورس کیے جو اب خود مجھے یاد نہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ بھی پرانے ہوتے گے ، اور آج کل اپنے دین اسلام کو اور تفصیل سے پڑھ رہاہوں الله پاک مجھے اس کے توفیق دے
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کوئی خاص نہیں، جو پسند آ جائے اور یہ موڈ پر انحصار ہے، جارج مارٹن کی سانگ آف آئیس اینڈ فائر کی سیریز پڑھی ہے ، ایچ بی او پر اس کے ناول کی بنیاد پر گیمز آف تهراانز کے نام سے سیریز آئ تھی جو اچھی لگی، اگلی سیریز کا انتظار تو ہوا نہیں اس کی ساری بکس پڑھ چھوڑیں
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
آئی ٹی
کہاں رہتے ہیں؟
یو کے
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
میری وائف،اور بچے
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
٩ ، چھٹا
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
آفس میں ، کار میں اور پھر گھر
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
ماضی گزر گیا، اس سے سبق سیکھو اور آگے بڑھو ، یونیورسٹی کے دن،
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
ناکامی کو اپنا ہتھیار بنانا اور اس کو کامیابی میں بدلنا، مشکل ضرور ہے ، نا ممکن نہیں
ناکامی سے کبھی بھی گھبرانا نہیں چاہے، انسان کا کام ہے اپنی بھرپور کوشش کرنا، کامیابی کے لئے تین چوتھائی نمبر اسی وقت حاصل ہو جاتے ہیں جب انسان کسی بھی چیز کا مصمم ارادہ کر لے
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
مجھے نہیں پتا اور نا میرا اس پر یقین ہے
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
بہت،
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
انگلش اردو سب، لیکن زیادہ ٹیکنولوجی کو پڑھتا ہوں کیونکہ جب سے اپنی کمپنی شروع کی ہے تب سے کافی پڑھنا پڑھ رہا ہے کیونکہ کسٹمر امید رکھتا ہے کہ جو کنسلٹنٹ انھیں سرو کر رہا ہے اس کو پتا ہو اس چیز کا، اور آج کل سوشل بزنس ٹیکنولوجی کی زیادہ پڑھ رہا ہوں
کتنے مذہبی ہیں؟
الله کا شکر ہے ، الله سے ہمیشہ ہدایت کے طلب گار رہتا ہوں
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
جب میں دس سال کا تھا
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
کچھ نہیں مصروفیت ہی اتنی ہے کہ اور شغل ہے ہی نہیں
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
جو ہوں الله کا شکر ہے بس الله ایک اچھا مسلمان بنا دے - آمین
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
زندگی بے بندگی شرمندگی
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
کس تناظر میں؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
اچھا دوست قدرت کا ایک تحفہ ہے
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
بہت کم، نیا دوست تو کوئی نہیں صرف بزنس ریلیشن شپ ہی بنتے ہیں اب تو
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
نہیں
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
میں خود کو ایک اچھا مسلمان دیکھنا چاہتا ہوں ، سنی، بریلوی، شیعہ اهل حدیث، آپ کو کہیں نہ کہیں مل ہی جائیں گے
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کبھی نوٹ نہیں کیا، اور نا کبھی کسی نے بتایا ہے
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
بس درمیانہ ، میانہ روی اختیار کرتا ہوں

گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
چھوٹی بہن کے
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
بہت کم اب کسی سے شیئر کرتا ہوں
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
کوشش کرتا ہوں ایک جیسا ہی ہوں ، بلکہ جب گھر آتا ہوں تو بیٹا بھاگ کر سینے سے لگتا ہے اور چھ بجے کے قریب اپنی ایڑیاں اٹھا اٹھا کر میری گاڑی کو دیکھتا ہے
اس کی اس حرکتوں سے موڈ بہت ٹھیک ہو جاتا ہے اور اپنے آپ کو فریش م محسوس کرتا ہوں ، بچے آپ کی زندگی میں تازگی لے کر آتے ہیں

ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
بلکل وقتی غصہ آتا ہے،
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
جہاں بولنا ہے وہاں میں بولتا ہوں اور جہاں نہیں وہاں نہیں

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
خاموش ہو جاوں گا اور اگنور کروں گا
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
گرم، ٹھنڈا، میٹھا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
مزید ریسرچ کی ضرورت ہے یا ابھی زندگی کا تجربہ نہ کافی ہے

سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
صرف جانور سیاست نہیں کرتے
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
الحمد الله چٹھی سینس کافی اچھی ہے، اور میرا انالیسس کافی ٹھیک ہوتا ہے ،
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
ان کے درمیان کہیں ہوں
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
چار
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
عربی سیکھنے کا شوق ہے اور پنجابی سے محبت ہے کیونکہ یہ میری ماں کی زبان ہے
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
یہ انحصار ہے کے تقریب کیسی ہے، ویسے ہفتے میں پانچ دن میں مکمل سوٹ میں ہوتا ہوں اور ہفتہ اتوار اپنے پسندیده کپڑوں میں
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
جی، خود ہی گھل مل جاتا ہوں کیونکہ میں اب اپنے بزنس کے لئے سیلز اور مارکیٹنگ بھی کر رہا ہوں تو یہ میری مجبوری ہے ، کٹ کے نہیں رہ سکتا
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
الله کی راہ میں
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
زیادہ کھایا جاتا اور یا پھر بلکل تنہائی، میں اکثر اپنے گھر کے پیچھے دریا کے کنارے چلا جاتا ہوں ، کیونکہ میرے گھر کے پیچھے دریا تھیمز بہتا ہے
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
پہلے آتا تھا، اب نہیں
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
میری چیز جب جہاں پڑی ہو وہاں نہ ہو تو
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
کچھ نہیں اپنی آرام دہ کرسی پر بیٹھ جاتا ہوں اور پھر بیٹھا رہتا ہوں
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟
جہاں بولنا ہے وہاں میں بولتا ہوں اور جہاں نہیں وہاں نہیں
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
چیمہ صاحب، ان سے میں آٹھویں تک پڑھا
کونسا مضمون پسند ہے؟
ٹیکنولوجی
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
ایسا کوئی نہیں ہے
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی یا دوسروں کی ؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
اپنی یا دوسروں کی ؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟

,فرنی، اور گاجروں کا حلوہ ، مٹن والے چاول
نرگسی کوفتے
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
ہر حلال چیز پسند ہے
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
پسندیدہ نیلا ، نہ پسندیدہ کوئی نہیں،
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
جو مجھے اچھی لگے اور تیز نہ ہو
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟

گھر میں ٹروُزر اور ٹی شرٹ
آفس میں ٹائی سوٹ

Masoom Bacha
25-09-2013, 06:15 PM
بہت اچھے جوابات ہیں بھئی۔
:):)
بہت شکریہ۔

Kazmi
25-09-2013, 06:19 PM
کیسا ۔ ۔ ۔
پھڑکا دیئے ناں سارے سوالات فٹا فٹ ۔ ۔ ۔ اسے کہتے ہیں کور آئی الیون ۔ ۔ ۔ ۔

Catharsis
25-09-2013, 06:22 PM
کیسا ۔ ۔ ۔
پھڑکا دیئے ناں سارے سوالات فٹا فٹ ۔ ۔ ۔ اسے کہتے ہیں کور آئی الیون ۔ ۔ ۔ ۔

ویل سیڈ
:)

Maria Ahmed
25-09-2013, 06:25 PM
ویل سیڈ
:)

catharsis bhai
r u Affan bhai:o:o
I thought koi new member hai
have u changed your nick???

Catharsis
25-09-2013, 06:50 PM
catharsis bhai
r u Affan bhai:o:o
I thought koi new member hai
have u changed your nick???

Yes, I am

Armaans
25-09-2013, 07:01 PM
عفان بھائی بہت خوبصورت انٹرویو دیا ہے آپ نے
میں بھی آپ سے ایک سوال کرنا چاہوں گا
آپ نے اپنی کامیاب ذندگی کو کیسے اچیو کیا؟؟

Catharsis
25-09-2013, 07:02 PM
عفان بھائی بہت خوبصورت انٹرویو دیا ہے آپ نے
میں بھی آپ سے ایک سوال کرنا چاہوں گا
آپ نے اپنی کامیاب ذندگی کو کیسے اچیو کیا؟؟

Would you like to tell me three things about you?

1- Your name
2- Eduction
3- And what you do?

Armaans
25-09-2013, 07:06 PM
Would you like to tell me three things about you?

1- Your name
2- Eduction
3- And what you do?

Armaan sohail
B.Com
A Member of Armed Force

Catharsis
25-09-2013, 07:17 PM
Armaan sohail
B.Com
A Member of Armed Force

بہت شکریہ اپنے بارے میں بتانے کا،
کامیابی خدا کی دین ہے ، میں اگر کہوں میں نے وہ کیا یہ کیا تو یہ میری کم ظرفی ہو گی،

میں جب اپنے آپ کو دیکھتا ہوں اور دوسروں کو دیکھتا ہوں تو سر بسجود ہو جاتا ہوں کہ یا الله تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے ، الله نے انسان کو ایک چیز عطا کی ہے کوشش اور کوشش، سٹراییو فار سٹرگل ، انسان اگر یہ کرنا چھوڑ دے تو پھر ناکامی ہی ناکامی ہے ،

مجھ سے پڑھے لکھے اور زہین لوگ ہیں میں تو کچھ بھی نہیں ، یہ سب میرے الله کا کرم ہے کے وہ اپنی نعمتوں سے نواز رہا ہے،

میری ایک ہی کوشش ہوتی ہے ہے کے ہار نہیں ماننی، بس کوشش کرتے رہنا ہے ، اور خواب کو بڑا رکھنا ہے

Armaans
25-09-2013, 07:21 PM

بہت بہت شکریہ بھائی
اللہ پر بھروسہ اور توکل ہی انسان کی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔
جیسا کہ اللہ پاک فرماتا ہے کہ
اور تم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو
یہ یہی رسی ہے کہ اللہ پر بھروسہ رکھنا توکل رکھنا
جزاک اللہ خیر
مزید کوئی سوال مائنڈ میں نمایاں ہوا تو آپ کو ضرور تکلیف دوں گا
شکریہ

Catharsis
25-09-2013, 07:26 PM
Below is the story I read some where but it has so many meaning. I believe when you pray to Allah ask whatever you want. He is Almighty.

بچہ اپنی ماں کے ساتھ دوکان میں داخل ہوا ، دکاندار نے بچےکی طرف دیکھا تو وہ اسے بہت ہی پیارا لگا ،
دوکان دار نے ٹافیوں والا ڈبہ اٹھایا اور کھول کر بچے کے سامنے کر دیا، بچے نے سوالیہ نظروں سے دکاندار کی طرف دیکھا تو دکاندار نے کہا بیٹا آپ اس میں سے ٹافیاں لے لو ، بچے نے انکار کر دیا دکاندار نے اصرار کیا لیکن بچہ نہ مانا،
دکاندار نے بچے کی ماں کی طرف دیکھا ، ماں نے اپنے بیٹے کو ٹافیاں لینے کی اجازت دے دی اور ٹافیاں لینے کو کہا لیکن بچے نے نفی میں سر ہلا دیا ، اب دکاندار کے ساتھ ساتھ ماں بھی حیران ہو گئی کہ بچہ ٹافیاں کیوں نہیں لے رہا ،
آخر کار دکاندار نے خود ڈبے میں سے مٹھی بھر کر ٹافیاں نکالی اور ہاتھ بچے کی طرف بڑھایا بچے نے فورا" ہی ٹافیاں لے لیں اور خوش ہوگیا۔
گھر آ کر ماں نے بچے سے پوچھا کہ کیا وجہ تھی کہ تم نے پہلے ٹافیاں نہیں لی پھر جب دکاندار نے دی تو تم نے فورا" پکڑ لی۔
بچے نے مسکرا کر کہا کہ پہلے دکاندار مجھے ڈبے میں سے ٹافیاں نکالنے کو کہہ رہا تھا اور میرے ہاتھ چونکہ چھوٹے ہیں تو میری مٹھی میں کم ٹافیاں آتی لیکن جب دکاندار نے خود مٹھی بھری تو اسکا ہاتھ بڑا ہونے کی وجہ سے ٹافیاں زیادہ آئی تو اس لیے میں نے لے لی ۔
ماں یہ سن کر مسکرا دی -
اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ جب ہم اللہ سے کچھ مانگتے ہیں تو اپنی سوچ کے مطابق مانگتے ہیں لیکن اللہ ہمیں اپنی شان کے مطابق عطا فرماتا ہے تو ہم اللہ سے اسکی شان کے مطابق مانگا کریں ، اس کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں ہے اور نہ ہی آتی ہے

KishTaj
25-09-2013, 08:07 PM
Armaan sohail
B.Com
A Member of Armed Force
:eek::eek::eek::eek:

KishTaj
25-09-2013, 08:12 PM
بہت اچھے رہے جوابات۔۔۔ اور تشریف آوری کے لئے شکریہ بھائی۔

کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
ایسا کوئی نہیں ہے

لگتا ہے آپ نے کیمسٹری نہیں پڑھی;d۔

اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی یا دوسروں کی ؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
اپنی یا دوسروں کی ؟

بھائی آپ ہی کی پوچھ رہی ہوں۔۔
آپ دوسروں کی بھی بتا دیں لگے ہاتھ۔;d۔

KishTaj
25-09-2013, 08:17 PM
احتیاطاً دوبارہ سے تین سوالوں کے جواب دے دوں تاکہ مزید سوالات کر سکوں۔;d۔
نام :۔ کشتاج(یہ زیادہ پسند ہے)۔
پیشہ:۔ بچپن میں پائلٹ بننا چاہتی تھی۔ فی الحال تو کوئی پیشہ نہیں;d۔
تعلیم:۔ میٹرک(میڈیکل)، انٹر(انجینئرنگ)، گریجویٹ(کامرس)، ماسٹرز(اردو)۔
~
;d

یہ رہے وہ مزید سوالات

دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

ون اردو پر کیسے آئے؟

کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟

ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟

ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟

اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟

یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟

ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟

کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟

ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟

آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟

بچپن کیسا گزرا؟

کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟

پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟

کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟

کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟

کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟

ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

Lubna Ali
25-09-2013, 10:31 PM
السلامُ علیکم
میرا پورا نام کشور مرزا محمد رحمٰن ہے۔
پیشہ تو فی الحال کچھ نہیں ہاں لیکچرار بننے کا ارادہ ہے۔ ان شاٗ اللہ
تعلیم۔۔۔۔ ایم فل کی تیاری کر رہی ہوں، تو فی الحال ایم اے(اردو) ہی ہے۔

مجبوری ہے لوگوں۔۔۔۔ شرط ہی ایسی رکھ دی بھائی نے کہ عنوان "عفان بھائی کا انٹرویو" لکھ کر اپنا انٹرویو دینا پڑ رہا ہے۔;d~

ہاں تو عفان بھائی اب مجھے پورا حق حاصل ہو گیا ہے نا کہ کتنےےےےےےےے بھی سوالات کر سکتی ہوں;d؟

ہائیں ایسی شرط۔ ۔ ۔ ٹھیک ہے پھر میں بس یہ انٹر ویو پڑھونگی۔۔:(

ویسے میں نے ہی فرمائش کی تھی اس انٹرویو کی لیکننننننننن۔

خیر اچھا انٹرویو چل رہا ہے مزید جوابات کا انتظار رہے گا۔۔۔

Catharsis
25-09-2013, 11:14 PM
کشتاج سیس آپ کو بار بار اپنے بارے میں بتانے کی ضرورت نہیں ہے ، سب لوگ پتا نہیں اس کو کیسے لے گے ، حالانکہ میری یہ خواہش تھی ایک دوسرے کے بارے میں جانا جائے، لوگ ڈر رہے ہیں شائد کہ پتا نہیں میں نے کیا پوچھ لیا ہے ،

کوئی یہاں باونڈ نہیں ہے، میرے بارے میں اتنا کچھ پوچھا جا رہا ہے حالانکہ میں اتنا فیمس بھی نہیں ہوں، میں نے بلکل بھی کچھ بتانے سے مائنڈ نہیں کیا حالانکہ میں کافی ریزرو قسم کو بندہ ہوں

جس نے کوئی سوال پوچھنا ہے پوچھ لے

Catharsis
25-09-2013, 11:19 PM
میری کوئی شرط نہیں تھی اور نہ ہے، خواہش کو شرط بنا دیا،
پ ،پتا نہیں بات کس طرح لے لی جاتی ہے ، میں بہت کنفیوز ہوں
کوئی بھی سوال کر سکتا ہے ، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے

Catharsis
25-09-2013, 11:27 PM
please read my posts and let me know what I said wrong there?

Did I put any provision/condition? It is creating chaos in all members, moderator turmoil it and whole interview has been jeopardized.

http://www.oneurdu.com/forums/showpost.php?p=2079137&postcount=306
http://www.oneurdu.com/forums/showpost.php?p=2079173&postcount=309
http://www.oneurdu.com/forums/showpost.php?p=2079248&postcount=313

Lubna Ali
25-09-2013, 11:31 PM
میری کوئی شرط نہیں تھی اور نہ ہے، خواہش کو شرط بنا دیا،
پ ،پتا نہیں بات کس طرح لے لی جاتی ہے ، میں بہت کنفیوز ہوں
کوئی بھی سوال کر سکتا ہے ، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے

اوہو۔ ۔ ۔ ۔ اگر میں کہوں اس بات کو آپ لائٹلی نہیں لے رہے کہ سب آپ کی اس شرط کو لے کر آپ کی ٹانگ کھیچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور آپ ہی نہیں سمجھ رہے۔۔۔۔~

آپ کے انٹرویو سے اندازہ ہو رہا ہے آپ کافی سنجیدہ مدبر اور ریزور سے ہیں ۔۔۔ تو میمبران آپ کو اسی خول سے باہر نکالنے کی تگ دود میں ہیں شاید۔۔۔

کبھی کبھی کسی بات کا جواب طنز مزاح کی صورت میں بھی دے دیا کیجِئے اتنی سنجیدگی بھی کبھی کبھی "ہانی کارک" ہوتی ہے۔۔۔۔

نوٹ: ہانی کارک ہندی لفظ ہے۔ یعنی خطرناک ۔ یہاں انڈین لوگ بہت کہتے ہیں تو کافی دلچسپ لفظ لگتا ہے سننے میں ۔۔۔:)

Lubna Ali
25-09-2013, 11:55 PM
please read my posts and let me know what I said wrong there?

Did I put any provision/condition? It is creating chaos in all members, moderator turmoil it and whole interview has been jeopardized.

http://www.oneurdu.com/forums/showpost.php?p=2079137&postcount=306
http://www.oneurdu.com/forums/showpost.php?p=2079173&postcount=309
http://www.oneurdu.com/forums/showpost.php?p=2079248&postcount=313

~

ایسا کچھ بھی تو نہیں ہوا۔۔۔۔ اتنا سیریئس نہ لیں۔۔۔ زمانہ قدیم میں جب یہ فورم بہت ایکٹیو ہوا کرتا تھا اور اگر آپ اس وقت ہوتے تو اس وقت ایسا نہیں سوچ رہے ہوتے۔۔۔ یہاں سب کی عادت ہے ایک دوسرے کی ٹانگ کھیچنے کی تو اس کو انجوائے کریں۔

Aneela
26-09-2013, 12:16 AM
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ

بہت اچھے اچھے جوابات دیئے ہیں عفان بھائی

اچھا آپ نے کہاں چار زبانیں جانتے ہیں ۔۔
تو سوال یہ کہ

کون کون سی زبانی جانتے ہیں ؟

Aamir Jahan
26-09-2013, 12:39 AM
ماشاء اللہ عفان بھائی اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر۔ مزید سوالات اور ان کے جوابات کا انتظار رہے گا۔

ایک بات کہنا چاہوں گا کہ عفان بھائی نے جو تین سوالات سب کے لیے رکھے تھے وہ بالکل صحیح اقدام تھا۔ بہت سے لوگ یہاں پر نئے ہیں یا اگر پہلے سے ہی موجود ہیں تو کم از کم اتنا بھی نہیں جانتے ہوں گے کہ تعلیم کیا ہے اور کرتے کیا ہیں۔
اور ویسے بھی ہوتا یہی ہے اکثر کہ آپ اگر کسی محفل میں کسی سے ملتے ہیں یا کوئی اگر آپ کو کسی سے ملواتا ہے تو دونوں طرف سے تعارف ہو جاتا ہے ایک دوسرے سے۔ تو میرے خیال سے عفان بھائی کے کہنے کا مطلب بھی یہی تھا۔
اور عفان بھائی لبنی آپی کی بات بھی درست ہے کہ آپ ہم سب ممبران میں گھل مل جائیں تھوڑا ہی سہی۔ پھر دیکھئے گا ان شاء اللہ غلط فہمی کی گنجائش بھی نہیں رہے گی :)

باقی میں اپنا بتا دوں کہ میرا نام عامر ہے
اور میری تعلیم ایم ایس سی ٹوارزم اینڈ ہوٹل منیجمنٹ ہے
اور فی الحال ایک ٹریول ایجنسی میں بزنس ڈویلیپمنٹ منیجر کے طور پر کام کر رہا ہوں۔
اور ان شاء اللہ اگلے ماہ سے نئی جاب شروع کر رہا ہوں۔ لیکن وہ میں ان شاء اللہ وقت آنے پر اناونس کروں گا :)

Aamir Jahan
26-09-2013, 12:42 AM
Armaan sohail
B.Com
A Member of Armed Force

ماشاء اللہ۔ کس میں؟ یہ بھی بتا دیں اگر مناسب سمجھیں آپ :)

Amir Shahzad

یعنی یہ چانس ہمیں نہیں ملے گا

تو بدل گیوں :(:(

Catharsis
26-09-2013, 12:47 AM
~

ایسا کچھ بھی تو نہیں ہوا۔۔۔۔ اتنا سیریئس نہ لیں۔۔۔ زمانہ قدیم میں جب یہ فورم بہت ایکٹیو ہوا کرتا تھا اور اگر آپ اس وقت ہوتے تو اس وقت ایسا نہیں سوچ رہے ہوتے۔۔۔ یہاں سب کی عادت ہے ایک دوسرے کی ٹانگ کھیچنے کی تو اس کو انجوائے کریں۔

I'll give remaining answers tomorrow Inshaa Allah. You are more than welcome to ask any question sis. I think,you have so many questions but reluctant to ask; You can ask without saying anything about you. I'll try to give answer Inshaa Allah.

Aamir Jahan
26-09-2013, 12:48 AM
یعنی یہ چانس ہمیں نہیں ملے گا

تو بدل گیوں :(:(

ثبات اک تغیر کو ہے زمانے میں۔

ان دو تین دنوں میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں مجھ میں۔ اور شاید پہلے والا عامر اب کہیں کھو گیا ہے۔ بہت دور چلا گیا ہے :)

Catharsis
26-09-2013, 12:50 AM
یعنی یہ چانس ہمیں نہیں ملے گا

تو بدل گیوں :(:(

He is going to get married, that is his new job. Why are you trying to put him awkward situation? Somethings are better than unsaid.:) Am I right Amir Jehan Bro?

KishTaj
26-09-2013, 12:50 AM
اوہ نہیں بھائی۔۔۔ میں نے تو مذاق ہی میں شرط کا لفظ استعمال کیا۔
اور یہ دوسری بار تینوں سوالات کے جوابات تو یونہی دے دئیے ورنہ آپکا مقصد پہلی ہی بار میں سمجھ آ گیا تھا جی۔۔
اگر آپ کی دل آزاری ہوئی اس سے تو معذرت ۔۔۔ اور پلیز کنفیوز تو نہ ہوں۔۔۔ ٹیک اِٹ ایزی بھائی~۔

Aneela
26-09-2013, 12:52 AM
ماشاء اللہ عفان بھائی اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر۔ مزید سوالات اور ان کے جوابات کا انتظار رہے گا۔

ایک بات کہنا چاہوں گا کہ عفان بھائی نے جو تین سوالات سب کے لیے رکھے تھے وہ بالکل صحیح اقدام تھا۔ بہت سے لوگ یہاں پر نئے ہیں یا اگر پہلے سے ہی موجود ہیں تو کم از کم اتنا بھی نہیں جانتے ہوں گے کہ تعلیم کیا ہے اور کرتے کیا ہیں۔
اور ویسے بھی ہوتا یہی ہے اکثر کہ آپ اگر کسی محفل میں کسی سے ملتے ہیں یا کوئی اگر آپ کو کسی سے ملواتا ہے تو دونوں طرف سے تعارف ہو جاتا ہے ایک دوسرے سے۔ تو میرے خیال سے عفان بھائی کے کہنے کا مطلب بھی یہی تھا۔
اور عفان بھائی لبنی آپی کی بات بھی درست ہے کہ آپ ہم سب ممبران میں گھل مل جائیں تھوڑا ہی سہی۔ پھر دیکھئے گا ان شاء اللہ غلط فہمی کی گنجائش بھی نہیں رہے گی :)

باقی میں اپنا بتا دوں کہ میرا نام عامر ہے
اور میری تعلیم ایم ایس سی ٹوارزم اینڈ ہوٹل منیجمنٹ ہے
اور فی الحال ایک ٹریول ایجنسی میں بزنس ڈویلیپمنٹ منیجر کے طور پر کام کر رہا ہوں۔
اور ان شاء اللہ اگلے ماہ سے نئی جاب شروع کر رہا ہوں۔ لیکن وہ میں ان شاء اللہ وقت آنے پر اناونس کروں گا :)

ماشاء اللہ
8)

That was my whole point. I just want to know people that who they are to whom I am communicating. This is my whole point :)~.

Catharsis
26-09-2013, 12:53 AM
ماشاء اللہ
8)

Sis don't think about

جملہ حقوق بحق سرکار ضبط ہیں
:)

Aamir Jahan
26-09-2013, 12:53 AM
He is going to get married, that is his new job. Why are you trying to put him awkward situation? Somethings are better than unsaid.:) Am I right Amir Jehan Bro?

LoL. No Bro. I got new Job Alhamdulillah. and about marriage, it is still pending. May be next year or may be not :)

Aamir Jahan
26-09-2013, 12:56 AM
That was my whole point. I just want to know people that who they are to whom I am communicating. This is my whole point :)~.

I got your point from the very beginning :)

عبداللہ
26-09-2013, 12:57 AM
یعنی یہاں بھی بندے کی حیثیت کو اہمیت دی جائے گی۔
ہن ساڈا نیویں نیویں ہو کر نکل لینا ہی بنتا ہے یہاں سے;)۔

عبدللہ،
بندے کی حثیت کی نہیں صرف یہ جاننا ہے کہ کیا جواب دینا ہے آپ نے اپنے اس ایک فقرے سے ایک غلط فہمی کی بنیاد رکھ دی ہے
کوئی بندہ/بندی سوال پوچھ رہی/رہا ہے تو کیا میرا یہ جاننے کا کوئی حق نہیں ہے کہ وہ ہے کون؟
میں تو آپ کے بارے میں بھی تفصیل سے نہیں جانتا، آپ کرتے کیا ہو؟آپ کی تعلیم کتنی ہے
یہ چند بنیادی سوال صرف اپنے مخاطب کو جاننے کے لئے ہیں نا کہ اس کی تضحیک کے لئے

~

ایسا کچھ بھی تو نہیں ہوا۔۔۔۔ اتنا سیریئس نہ لیں۔۔۔ زمانہ قدیم میں جب یہ فورم بہت ایکٹیو ہوا کرتا تھا اور اگر آپ اس وقت ہوتے تو اس وقت ایسا نہیں سوچ رہے ہوتے۔۔۔ یہاں سب کی عادت ہے ایک دوسرے کی ٹانگ کھیچنے کی تو اس کو انجوائے کریں۔

عفان بھائی میرے کہنے کا مقصد بھی یہی تھا۔
میں نے یہ بات صرف مذاق کے ایک لطیف پیرائے میں کہنے کی کوشش کی تھی۔ اور مقصد تھا کہ آپ تھوڑا گھل مل جائیں یعنی فرینک شرینک ہوں۔پھر آپ سے بات کرنے میں آسانی بھی ہو گی اور مزہ بھی آئے گا۔ میں تو ابھی بک ڈسکشن کے سیکشن میں آپ سے کتابوں پر مزید تبصرے مانگنے والا تھا لیکن خیر آپ کو چاچا لطیف کا یہ طریقہ اچھا نہیں لگا تو میں کوشش کروں گا آئندہ کنی کترا جاؤں:)۔

واہ لبنی آنٹی اب اپنی عمر کے حساب سے تو نہ کہیں جی قدیم بس یہ صرف دو ، تین برس قبل کی ہی بات ہے۔جب ون اردو بھی فورم ہوا کرتا تھا:p۔

Catharsis
26-09-2013, 12:57 AM
Kisthaj sis, can you please do me a favour ? If you have your intelligence here on this forum, please try to find out whether Amir Jehan Fiance has joined the forum who has given him serious call (this is just joke and and don't take it as insult). And this thing has forced him to change. :)???

Catharsis
26-09-2013, 12:59 AM

Abdullah, I did't mind at all. I was confused and don't take my confusion in wrong context now. You can ask any thing.

Amir Shahzad
26-09-2013, 01:03 AM
He is going to get married, that is his new job. Why are you trying to put him awkward situation? Somethings are better than unsaid.:) Am I right Amir Jehan Bro?

Lol
No there is another story

عبداللہ
26-09-2013, 01:05 AM
یعنی یہ چانس ہمیں نہیں ملے گا

تو بدل گیوں

بدلن دے اینوں ، اسی ایندے تو پُچھ کے اناؤنس کرنا ۔
ایڈا اے ماما رہندے نہیں۔
ویسے وی اے گل زیادہ توں زیادہ تہانوں مینوں ، اسامہ نوں ، ، انکے ہوسٹل والوں کو ، محلے داروں کو ، گاؤں کے لوگوں کو فورم کے صرف 50000 ممبنر کو ہی پتا ہونی اے;d;d۔

ثبات اک تغیر کو ہے زمانے میں۔

ان دو تین دنوں میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں مجھ میں۔ اور شاید پہلے والا عامر اب کہیں کھو گیا ہے۔ بہت دور چلا گیا ہے :)

بلے او چالاک سجنا۔
بہہ جا ایڈا تو فلسفی تھریڈ کی نوعیت کجھ اس قسم دی اے کہ زیادہ کہہ نہیں سکدا۔ نہیں تے تیرا تے میں عامر کھڈ دا۔ چنگی طرح:p:p۔

Catharsis
26-09-2013, 01:07 AM
عامر کسی کے کہنے پر بھی تبدیل ہونا تو پیار نہ ہوا نا، پیار وہ ہے جو آپ کو آپ کی اصل حالت کو دیکھ کر ہو نا کہ کوئی یہ کہے کے پہلے تم اپنے آپ کو بندے کا پتر بناؤ پھر ، یہ پیار نہیں
میں تو اسے مسلمان نہیں مانتا جو کسی کہ کہنے پر مسلمان ہو، مسلمان ہونا ہے تو اپنے لئے اور الله کے لئے اور اپنی آخرت کے لئے،
تبدیل کرنا ہے تو اپنے لئے،

کیا میں غلط ہوں؟

Aamir Jahan
26-09-2013, 01:07 AM
Kisthaj sis, can you please do me a favour ? If you have your intelligence here on this forum, please try to find out whether Amir Jehan Fiance has joined the forum who has given him serious call (this is just joke and and don't take it as insult). And this thing has forced him to change. :)???

LoL. Don't ask her. She doesn't know anything about me. and regarding my fiance, i even don't know whether she uses Internet or not. :)

Lubna Ali
26-09-2013, 01:08 AM
I'll give remaining answers tomorrow Inshaa Allah. You are more than welcome to ask any question sis. I think,you have so many questions but reluctant to ask; You can ask without saying anything about you. I'll try to give answer Inshaa Allah.

نو سر فی الحال تو کوئی سوالات نہیں ہیں دماغ میں بس ابھی باقی کے سوالات کے جوابات آجائیں تو پھر شاید کچھ سوال ذہن میں ابھر آئیں۔۔۔

عفان بھائی میرے کہنے کا مقصد بھی یہی تھا۔۔

واہ لبنی آنٹی اب اپنی عمر کے حساب سے تو نہ کہیں جی قدیم بس یہ صرف دو ، تین برس قبل کی ہی بات ہے۔جب ون اردو بھی فورم ہوا کرتا تھا:p۔

دو تین برس کو جمع کرکے پانچ سال بنتے ہیں اور میں پانچ سال پہلے کی بات کر رہی ہوں ۔۔۔ اللہ کے بندے۔۔::)

Aamir Jahan
26-09-2013, 01:12 AM
عامر کسی کے کہنے پر بھی تبدیل ہونا تو پیار نہ ہوا نا، پیار وہ ہے جو آپ کو آپ کی اصل حالت کو دیکھ کر ہو نا کہ کوئی یہ کہے کے پہلے تم اپنے آپ کو بندے کا پتر بناؤ پھر ، یہ پیار نہیں
میں تو اسے مسلمان نہیں مانتا جو کسی کہ کہنے پر مسلمان ہو، مسلمان ہونا ہے تو اپنے لئے اور الله کے لئے اور اپنی آخرت کے لئے،
تبدیل کرنا ہے تو اپنے لئے،

کیا میں غلط ہوں؟

عفان بھائی۔ میں کسی کے کہنے پر تبدیل نہیں ہوا۔ بس ذرا موڈ عجیب ہوا پڑا ہے۔ اور آج کا دن کافی مصروف اور تھکا دینے والا گزرا ہے۔ اسی لیے ایسا فیل ہو رہا ہے۔ :)

Catharsis
26-09-2013, 01:14 AM
عفان بھائی۔ میں کسی کے کہنے پر تبدیل نہیں ہوا۔ بس ذرا موڈ عجیب ہوا پڑا ہے۔ اور آج کا دن کافی مصروف اور تھکا دینے والا گزرا ہے۔ اسی لیے ایسا فیل ہو رہا ہے۔ :)

عامر کچھ لوگوں پر سنجیدگی نہیں سجتی، اور تم پر تو بلکل نہیں ، ابھی عمر نہیں ہے سنجیدہ ہونے کی ، میری طرح جلد ہی پھر سر کے بال سفید ہو جائیں گے

Catharsis
26-09-2013, 01:18 AM
عفان بھائی۔ میں کسی کے کہنے پر تبدیل نہیں ہوا۔ بس ذرا موڈ عجیب ہوا پڑا ہے۔ اور آج کا دن کافی مصروف اور تھکا دینے والا گزرا ہے۔ اسی لیے ایسا فیل ہو رہا ہے۔ :)

تو پھر پتا چلا کے بال کے سیکنی کتنی مشکل ہے
اس کا مطلب، خود آگ جلانا اور خود ہی سیکنا،
آسان الفاظ میں کما کر کھانا ،

Aamir Jahan
26-09-2013, 01:20 AM
عامر کچھ لوگوں پر سنجیدگی نہیں سجتی، اور تم پر تو بلکل نہیں ، ابھی عمر نہیں ہے سنجیدہ ہونے کی ، میری طرح جلد ہی پھر سر کے بال سفید ہو جائیں گے

I know Affan Bhai.
مجھے بھی عجیب لگ رہا ہے لیکن کیا کروں۔ دل پتھر کا ہو رہا ہے میرا۔ حالانکہ بہت نرم دل کا انسان ہوا کرتا تھا میں۔ حساس اتنا کہ لڑکیوں کو مات دے دوں۔ لیکن ابھی یوں لگ رہا ہے جیسے سرد جذبات ہوں اور کچھ بھی محسوس نہیں ہو رہا مجھے۔ اندر بس ویرانی ہی ویرانی ہے :)

اور یہ روپ شاید پہلی بار دیکھ رہا ہوں میں اپنا

اور رہی بات سفید بال ہونے کی تو میری مونچھ کے دو تین بال پہلے سے ہی سفید ہو چکے ہیں :)

اب دیکھتے ہیں کہ سر کے بال کب سفید ہونا شروع ہوتے ہیں :)

KishTaj
26-09-2013, 01:29 AM
جیسے سرد جذبات ہوں اور کچھ بھی محسوس نہیں ہو رہا مجھے۔ اندر بس ویرانی ہی ویرانی ہے :)

اور یہ روپ شاید پہلی بار دیکھ رہا ہوں میں اپنا

:eek::eek:
آپ کا انٹرویو نہ کیا بس اتنی سی بات پر۔۔۔:eek:۔؟؟؟
ہائے یہ کیا حال بنا لیا عامر بھائی;d۔

عبداللہ
26-09-2013, 01:32 AM
پلیز ڈونٹ ٹیک اٹ رانگ،
میں ابھی تک بہت سارے لوگوں کو نہیں جانتا، اگر وہ میرا انٹرویو پڑھ کر مجھے جاننا چاہتے ہیں تو میری خواہش بھی ہے کے میں انھیں جانوں،
انٹرویو تو مل بیٹھنے کا ایک بہانہ ہے، میرا خیال ہے آپ میری اس چھوٹی سے خواہش کو برا نہیں مانیں گی،
اگر آپ کو لگتا ہے یہ خواہش غلط ہے تو میری اصلاح کر دیجئے کہ کیونکر غلط ہے
میں نے ابھی تک چار پانچ لوگوں کی مکمل ریکی کی ہے ان کی پرانی پوسٹ کو پڑھا ہے، ان کے بارے میں جانا ہے اور ہاشمی پا جی ان میں سے ایک ہے
محترم یازغل بھائی کا انٹرویو (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=21416)

عفان بھائی یہ ہے یازغل بھائی کا انٹرویو اس فورم کی وہ شخصیت جو سب کے دلوں میں یکسان طور پر مقبول ہے۔اور ابتدائی چند ممبران میں سے ہیں۔ پچاس ہزار سے زائد پوسٹس ہیں۔
یہ سب اُن کے انٹرویو کا تھریڈ ہے اس فورم کے ستر ہزار ممبر میں سے شائد ایک دو ممبر ہی انکا نام ، عمر نوکری کی نوعیت وغیرہ جانتے ہیں وہ بھی انکے سنگی ہیں یعنی کے لنگوٹیے یار۔
لیکن یاز بھائی پورے فورم کے ہر دلعزیز اور پسندیدہ ممبر ہیں۔
اور میرے تو بطور خاص ، میری زندگی کی سب سے اہم شخصیت وہ ہی ہیں۔ میں انکو اپنا استاد مانتا ہوں اور جتنا میں نے اُن سے سیکھا شائد ہی کسی سے سیکھا ہو۔ وہ میرے محسن ہیں اور میں انکا دل سے احترام کرتا ہوں۔

شروع شروع میں انکا نام جاننے کا تجسس ہوا لیکن اب صرف اُن سے بات کرنے اور انکی باتیں پڑھنے کا ہی شوق ہے،
ابھی میری سگنچیر میں بھی اُنکی بات ہے
اور اس تھریڈیازغل بھائی کی باتیں۔ (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=97461) میں ، میں نے انکی باتیں اکھٹی بھی کرنا چاہی لیکن پھر تھریڈ لاک ہو گیا۔ اور سلسلہ ختم۔
تو مختصر یہ کہ جان پہچان اور واقفیت کا صرف تعارف پر ہی منحصر ہے۔ اب تو مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا۔ اور یازغل بھائی کا ہی کہنا ہے کہ
"انسان ہر چیز سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھتا ہے، جیسے وہ جاہل سے سیکھتا ہے کہ جاہلت اچھی چیز نہیں ہے بندے کو جاہل نہیں ہونا چاہئیے ، وغیرہ"

خیر بات دور نکل گئی اسلئے گولی ماریں اسکو
یہ بتائیں کہ اوپر آپ نے ہاشمی بھائی کی ریکی کرنے کا لکھا ہے تو جو بھی اپ ہاشمی پراء کے متعلق جان پائے ہیں ہمارے ساتھ شئیر کرینگے۔
اور دوسرا ماظق و یاز بھائی کی ریکی کر دیں تو کیا ہی بات ہے۔ بندہ آپ کا مشکور و ممنون ہوگا:)۔
اور یہ ممنون آپکا ہو گا پاکستان کا نہیں;) ۔

KishTaj
26-09-2013, 01:36 AM

بہت خوب۔۔۔
میں بھی کچھ ایسی ہی پنکھی ہوں یاز بھائی کی;d۔
ریکی کیا ویسے؟؟؟???

عبداللہ
26-09-2013, 01:37 AM
عامر کسی کے کہنے پر بھی تبدیل ہونا تو پیار نہ ہوا نا، پیار وہ ہے جو آپ کو آپ کی اصل حالت کو دیکھ کر ہو نا کہ کوئی یہ کہے کے پہلے تم اپنے آپ کو بندے کا پتر بناؤ پھر ، یہ پیار نہیں
میں تو اسے مسلمان نہیں مانتا جو کسی کہ کہنے پر مسلمان ہو، مسلمان ہونا ہے تو اپنے لئے اور الله کے لئے اور اپنی آخرت کے لئے،
تبدیل کرنا ہے تو اپنے لئے،

کیا میں غلط ہوں؟

آپ بھی سمجھیں گے بندہ بحث پہ ہی اتر آیا ہے تو چلو سمجھ ہی لیں۔ اسمیں کیا ہے;d۔

خیر اگر اس چیز کو اسی تناظر میں ہی لیا جائے کہ اگر بندہ آپ کا گرویدہ خود ہی تو مزہ ہے پکر کرنے کا کیا فائدہ۔

کیا غلط کہا؟:)۔

KishTaj
26-09-2013, 01:40 AM
I got your point from the very beginning :)

میرا خیال ہے آپکو یہاں
every one got
لکھنا چاہئے۔۔۔8)۔
بس ہمیشہ خود ہی کو ذہین و فطین سمجھتے رہنا:p۔

Catharsis
26-09-2013, 01:41 AM
I have done my recky about Shahzad Qais, Mazher and Yazghil.
Shahzad Qais is good friend of one of my journalist friend in Lahore. This guy lives in Lahore. I have read his poetry books as well.

There is one Hasti on this universe who has 100% right to hide Himself and He is Allah.

Hashmi is a nice person. He loves Pakistan but worry about present and future and I am agreed as well.

In nutshell, he is a nice person.

Apart from that , I don't want to say anything.

I just read their interviews and then start reading their posts on the forums.

عبداللہ
26-09-2013, 02:37 AM

مرضی ہے جناب کی~۔
ویسے درخواست ہی سمجھ لیں یا ترلا ماظق و یاز بھائی کے متعلق مزید کچھ بتائیں ناں;)۔

Kazmi
26-09-2013, 03:02 AM
عفان بھائی بہت خوبصورت انٹرویو دیا ہے آپ نے
میں بھی آپ سے ایک سوال کرنا چاہوں گا
آپ نے اپنی کامیاب ذندگی کو کیسے اچیو کیا؟؟

قدرت، محنت تے اینگرو یوریا ؟؟؟

Aamir Jahan
26-09-2013, 09:19 AM
:eek::eek:
آپ کا انٹرویو نہ کیا بس اتنی سی بات پر۔۔۔:eek:۔؟؟؟
ہائے یہ کیا حال بنا لیا عامر بھائی;d۔

LoL. No not at all. I had my reasons :)

Aamir Jahan
26-09-2013, 09:20 AM
میرا خیال ہے آپکو یہاں
every one got
لکھنا چاہئے۔۔۔8)۔
بس ہمیشہ خود ہی کو ذہین و فطین سمجھتے رہنا:p۔

افف ہو۔ کیسی مِس ہیں آپ؟
میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ میں آپ کی بات پہلے سے ہی سمجھ گیا تھا :)

Armaans
26-09-2013, 11:30 AM
ثبات اک تغیر کو ہے زمانے میں۔

ان دو تین دنوں میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں مجھ میں۔ اور شاید پہلے والا عامر اب کہیں کھو گیا ہے۔ بہت دور چلا گیا ہے :)

عامر بھائی یہ تو شادی کے بعد ہونا تھا
پر آپ ابھی سے ہی بدل گے ہیں
;d;d;d

Catharsis
26-09-2013, 12:25 PM
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
سارے ہی وقت الله کے بنائے ہوۓ ہیں، یہ سب موڈ پر انحصار ہے، میں صبح سویرے اٹھتا ہوں اور یہی مجھے اچھا لگتا ہے
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
خوبصورت سینریز ، مجھے دریا سین کا کنارہ بہت پسند ہے، میری نظر میں وہ ایک رومانٹک جگہ ہے، فرانس کی حکومت نے اسے اچھے سے بنایا ہے
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
دین کے علم کو، کیونکہ وہ نجات کا ذریعہ ہے،
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
آپ خود
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
بیوی، اس کی ایک وجہ ہے، میں چھوٹی عمر میں ہی گھر سے باہر چلا گیا تھا پڑھنے، اور اکیلا رہنے کی عادت پڑ گئی تھی ، کسی سے بات شئیر نہ کرنے کی عادت ہو گئی تھی چاہے کوئی اچھا دوست ہی کیوں نہ ہو ، لیکن وائف نے آ کر کافی کچھ تبدیل کیا ہے، کبھی کبھی کوئی ایک آدھ بات اس سے اب شئیر کر لیتا ہوں
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
خدا نہ اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال خود اپنی حالت کے بدلنے کا
کسی قوم کی حالت الله تعالیٰ نہیں بدلتا جب تک کہ وہ خود اسے نہ بدلیں جو کے ان کے دلوں میں ہے، الله تعالیٰ جب کسی قوم کی سزا کا ارادہ کرتا ہے تو بدلہ نہیں کرتا سوائے اس کے کوئی بھی ان کا کار ساز نہیں - سورہ رعد آیت

گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
میرا کمپوٹر
ون اردو پر کیسے آئے؟
اپنی اردو ٹھیک کرنے، میری اردو کافی خراب ہو گئی ہے، انگلش اردو مکس ہو گئی ہے
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
اردو لکھنے کی وجہ سے ، جب لیزی ہوتا ہوں تو پھر انگلش لکھتا ہوں خاص کر جب گھر پر ہوں، وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر کو جو کے سمارٹ فون میں ہے اس کو استعمال کرتا ہوں
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ساحل نے کہا کے اپنا اٹرو کرواؤ
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
سب ٹھیک ہے، برا کوئی نہیں، ایک ماں کے پیٹ سے ایک ہی چھت کے نیچے رہنے اور ایک ہی ہانڈی سے کھانا کھانے والوں کی سوچ ایک جیسی نہیں ہو سکتی تو سو فیصد ہم مزاج کون ہو سکتا ہے
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اردو پڑھ رہا ہوں ، یازغل کی مجھے اردو اچھی لگی،
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
اس سے قبل میں کلاسک فلمیں دیکھتا تھا شائد ہی کسی کو ہمت ہو، کیونکہ بہت بور کرتی ہے کچھ لوگوں کو، خاص کے روٹین ٹومیٹو کی سو بیسٹ اور جس کی ریٹنگ بھی سو فیصد ہے انھیں، امریکن کلاسک لائبریری کی ، اس کا مجھے ایک فائدہ ہوا ہے، کبھی کبھی جب میں کسٹمر کے ساتھ ہوتا ہوں تو ایک فقرہ میرے سارے بیان کی وضاحت کر دیتا ہے،
جس طرح کل میں ایچ آر ڈاریکٹر سے میری ملاقات تھی، یہ دنیا کے سب سے بڑی ہومین ریسورس کمپنی کا ڈاریکٹر تھا، میں نے کہا کے ہاتھ کے بلینڈر کو اگر تم پانی میں ڈال دو تو نتیجہ صفر ہو گا جو تم کر رہے ہو، میں اسی بلینڈر کو ایسی جگہ ڈالنا چاہتا ہوں جو مجھے اینڈ رزلٹ دے
پہلے تو اسے میری بات سمجھ نا آئی پھر اس نے مجھے کال کی اور کہا محمد، تمہاری انلوجی کافی اچھی لگی، تم نے کچھ بھی نہیں کہا لیکن تم ایک بہت بڑے مسئلے کی نشاندھی کر گے ہو،
ساتھ ہی میں نے اسے کہا کے گھوڑا، گھاس سے کبھی بھی دوستی نہیں کر سکتا، اگر وہ کرے گا تو بھوکا مر جائے گا، کافی دیر تک وہ ہنستا رہا، پراجکٹ منیجمنٹ کا ایک سنہری اصول ہے، اپنے ان لوگوں سے دوستی نہیں کر سکتے جو آپ کے نیچے کام کرتے ہیں .کیونکہ آپ نے کام لینا ہوتا ہے ہاں ایک اچھا ورکنگ ریلیشن ہو سکتا ہے،
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
کوئی خاص نہیں،
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
متاثر میں اتنی جلدی نہیں ہوتا،
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
کسی سے بھی نہیں،
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
ٹھیک ہے سب
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
یس، بہترین سرچ کا آپشن نہیں ہے
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
اردو میں لکھا جانا
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
دوسری ایکٹویٹی سے ایک والی ٹھیک ہے آپ کو صبر کرنا سیکھنا پاکستانی قوم میں صبر نہیں ہے، بہت جلد آفنسو ہو جاتی ہے، یہ سیکھنے کی ضرورت ہے اور یہ جگہ ٹھیک ہے
بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
بہت شرارتی، میری ماں مجھے کہتی ہے میرا بیٹا میری کاپی ہے اور میری بیوی کہتی ہے کے پہلے کیا کم تھا ایک اور ہے،
بچپن کیسا گزرا؟
اچھا گزرا
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
بہت دفعہ ،
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
درمیانہ، میں کوئی ٹاپر نہیں تھا، ٹاپروں کا حال دیکھا ہے میں نے، ڈگری ایک ذریعہ ہے مارکیٹ میں آنے کا، پھر کوئی ڈگری نہیں پوچھتا، آپ کی اپنی قابلیت ہوتی ہے، اس پر میں کافی بحث کر سکتا ہوں ، کہ ڈگری ضروری ہے یا علم،
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟
نہیں،
زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
ایک ہے، جب الله نے موت کے منہ سے بچایا تھا، بس کا حادثہ آیا، ڈرائیور مر گیا اور میری سیٹ کنڈکٹر نے تبدیل کی تھی اور میں پچھلی سیٹ پر چلا گیا، جو شخص میری سیٹ پر بیٹھا وہ الله کو پیارا ہوا، اور الله نے مجھے دوسری زندگی دی،
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
ہے، لیکن بتا نہیں سکتا، کافی سیکرٹ ہے،
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
یس، سوچتا ہوں کے مجھے وہ فیصلہ نہیں لینا چاہے تھا، لیکن الله کو جو منظور،
انسان غلطی کرتا ہے، اور اس غلطی سے سیکھے تو وہ آپ کا تجربہ بن جاتا ہے لیکن وہی غلطی انسان دوبارہ دہرائے تو وہ بلنڈر ہوتا ہے
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
یس، اس ایک واقعہ نے جس نے مجھے ایک سو اسی ڈگری پر تبدیل کر دیا تھا،

Catharsis
26-09-2013, 12:39 PM
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی یا دوسروں کی ؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
اپنی یا دوسروں کی ؟

میں کسی بھی کام کو جلد گیو اپ نہیں کرتا، کوشش میں لگا رہتا ہوں
اقبال نے کہا ہے

ہے ذوق یقین پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں ، آپ کو الله پر اور پھر اپنے آپ پر یقین پیدا کرنے کی ضرورت ہے،

،گھر میں ہوتا ہوں تو بہت لیزی ہوتا ہوں، جب اکیلا رہتا تھا تو ہفتے میں دو بار گھر کی صفائی کرتا تھا ، تو وہ لگی رہتی ہے صفائی کرنے میں،
چائے پینے کو اگر دل کرتا تھا تو پتا چلا دودھ نہیں ہے تو اپنی خواہش کو ہی مار دینا، صرف سستی کی وجہ سے، لیکن بیگم لگی ہوئی ہے یہ بری عادت ٹھیک کرنے میں

Armaans
26-09-2013, 12:41 PM
عفان بھائی
آپ میں سنجیدگی کب بیدار ہوئی؟؟
اور آپ کو اس سنجیدگی سے کیا ملا؟؟
اور کیا کبھی اس سنجیدگی سے باہر نکلے ہیں یا نہیں؟؟
اگر نکلے ہیں تو کس حد تک؟؟
اگر نہیں تو کیوں نہیں؟؟؟

Amir Shahzad
26-09-2013, 12:47 PM
آپ کا انٹرویو پڑھ کے اچھا لگا
کافی ساری باتیں آپکے بارے میں پتہ چل گئیں

شکریہ:)

Catharsis
26-09-2013, 12:49 PM
آپ کا انٹرویو پڑھ کے اچھا لگا
کافی ساری باتیں آپکے بارے میں پتہ چل گئیں

شکریہ:)

For example?

Amir Shahzad
26-09-2013, 12:58 PM
For example?

بہت ساری ہیں لیکن ان سمری

بہت سیریس اور سنجیدہ طبعیت کے ہیں
اور یہ بات مجھے تو اچھی لگی

Armaans
26-09-2013, 01:03 PM
بہت ساری ہیں لیکن ان سمری

بہت سیریس اور سنجیدہ طبعیت کے ہیں
اور یہ بات مجھے تو اچھی لگی
i totally agreed with u mughal saab
:):)

مُون
26-09-2013, 01:45 PM
سوری جنٹل مینز میرے خیال میں عفان بھائی سنجیدہ نہیں سیلف میڈ ذمہ دار ادب سے لگاؤ والے انسان ہیں اور اگر ان کی کسی سے بن جائے تو طبعیت کا دلچسپ رُخ سامنے آجانے میں دیر نہیں لگتی۔ لطیف حس مزاح کے مالک ہیں۔

صحیح کہا عفان بھائی؟

Catharsis
26-09-2013, 01:47 PM

::)???

Have we ever met before? How do you know these things? Do you know my wife?:o

KishTaj
26-09-2013, 01:51 PM
السلامُ علیکم
عفان بھائی آپ کے خیالات جان کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔۔۔
اور آپ کے انٹرویو سے بہت کچھ سیکھنے کا مواد اکٹھا ہو رہا ہے۔

کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
یس، بہترین سرچ کا آپشن نہیں ہے

یہ کمی تو مجھے بھی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔~:(

ایک ایسا واقعہ جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
یس، اس ایک واقعہ نے جس نے مجھے ایک سو اسی ڈگری پر تبدیل کر دیا تھا،

کیا وہ واقعہ ہم سے شئیر کرنا پسند کریں گے۔~

KishTaj
26-09-2013, 01:52 PM
::)

Have we ever met before? How do you know these things? Do you know my wife?:o
;d;d;d

Catharsis
26-09-2013, 02:00 PM
السلامُ علیکم
عفان بھائی آپ کے خیالات جان کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔۔۔
اور آپ کے انٹرویو سے بہت کچھ سیکھنے کا مواد اکٹھا ہو رہا ہے۔

یہ کمی تو مجھے بھی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔~:(

کیا وہ واقعہ ہم سے شئیر کرنا پسند کریں گے۔~

سوری سیس، جیسا کہ میں نے کہا میں کم چیزیں شئیر کرتا ہوں یہ بہت میرے لئے تکلیف دہ ہے، اور اس طرح کے واقعیات میں یہاں بتانا مناسب بھی نہیں سمجھتا،

میرا خیال ہے آپ برا نہیں مانیں گی، الله نے کہا اگر آپ کسی کے راز کو پوشیدہ رکھو تو الله آپ کے رکھے گا،
ویسے بھی میں بڑھائی بیان کرنے یا بڑھ چڑھ کر کوئی چیز کرنے کا قائل نہیں ہوں، اور نا ہی مجھ یہ عادات ہے کہ کسی کا منہ لال ہے تو تھپڑ مار کر اپنا بھی کروں.

KishTaj
26-09-2013, 02:02 PM
کہتے ہیں ہر ایک شخص کی کامیابی کے پیچھے اک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ اگر اس بات کو درست تسلیم کر لیا جائے تو یہ بتائیں ناکام شخص کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوتا ہے ؟
ایسے کتنے عزیز و اوقارب آپ کی فیملی میں جن سے آپ چڑتے ہیں اور جنہیں اپنے سامنے آتے دیکھ کر آپ پتلی گلی سے نکل جانے کی کوشش کرتے ہیں؟
کیا آپ کو جائزہ لینے کی یا جیسے کہتے ہیں نکتہ نکالنے کی عادت ہے۔ جب آپ کسی نئی جگہ جاتے ہیں تو اس جگہ یا مقام پر کھڑے ہو کر سب سے پہلے کن کن چیزوں کا جائزہ لیتے ہیں؟
سب جانتے ہیں کہ جھوٹ بولنا درست عمل نہیں ہے۔ مگر اس کے باوجود کبھی کبھی بولنا پڑجاتا ہے یا پڑ سکتا ہے ۔ آپ بتائیں آپ کو کب جھوٹ بولنا پڑتا ہے؟
جب ہم انسان خاص کر مسلمان مذہب کے معاملے میں ایک دوسرے کو ناپتے تولتے ، اچھا برا ، درست غلط کہتے ہیں اور اس پر اک نتیجہ نکال کر فیصلہ کر دیتے ہیں کیا ہم کو ایسا کہنے / کرنے کا اختیار ہونا چاہے یا کچھ چیزیں اللہ تعالی پر چھوڑ دینی چاہیں؟
ہر انسان کو اپنی زندگی سے تو محبت ہوتی ہی ہے ۔ مگر کبھی کبھی نفرت بھی ہو جاتی ہے۔ کیا آپ کبھی اسطرح کی اسٹیج سے گزرے ہیں کہ زندگی اچھی نہ لگے اور سب چھوڑ چھاڑ کر کہیں منہ کر جانے کو دل کرے؟
اللہ تعالٰی نہ کرے آپ بیمار ہوں اگر کبھی ہو جاتے ہیں تو ایکٹنگ کرتے ہیں ہائے ہائے کرتے بستر پر لیٹے رہتے ہیں یا بخار کھلی بلی اور نارمل ری ایکٹ کرتے ہیں؟
موت سے زیادہ ڈرتے ہیں یا زندگی سے زیادہ پیار کرتے ہیں؟

Catharsis
26-09-2013, 02:04 PM
میاں بیوی کے کامیاب رشتے کے لئے ایک بہت ضروری چیز ہے کے ہر بات شئیر نہ کرو، لیکن ایسی کوئی بات چھپاؤ بھی نہ جو رشتے میں دراڑ پیدا کرے، ہر وہ بات شئیر کرو جو رشتے کو مضبوط کرے اور ہر وہ بات شئیر نہ کرو جس کا کوئی تعلق نہ ہو،

اور یہ بات ہر رشتے پر لاگو ہوتی ہے،

حضرت عمر رضی الله عنہ نے کہا کے راز وہی راز ہے جو سینے میں ہے،

Armaans
26-09-2013, 02:08 PM

عفان بھائی میں نے آپ سے کچھ سوالات کیے تھے
اگر آپ مناسب سمجھیں تو میرے ان سوالات کا جواب دے دیں
پلیز
:):):)

Catharsis
26-09-2013, 02:09 PM
بردر ، میں آفس میں ہوں اور آپ کے سوال کا جواب دوں گا، کچھ اہم چیزوں پر کام کر رہا ہوں ،
انشاء الله آپ کی جستجو کو تشنہ نہیں چھوڑوں گا

Armaans
26-09-2013, 02:13 PM
بردر ، میں آفس میں ہوں اور آپ کے سوال کا جواب دوں گا، کچھ اہم چیزوں پر کام کر رہا ہوں ،
انشاء الله آپ کی جستجو کو تشنہ نہیں چھوڑوں گا
یو پلیز کیری آن یور ورک
آپ اپنا کام مکمل کریں
مجھے آپ کے پیارے پیارے جوابات کا انتظار رہے گا
شکریہ
:):):)

مُون
26-09-2013, 02:24 PM
نام: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)۔۔۔۔

تعلیم۔ گُزارے لائق پڑھنا لکھنا آتا ہے۔

پیشہ۔ لیب اسسٹنٹ+ کسٹمر سروس+ اب اکاؤنٹنگ کی جاب ہے۔

اس کو پیشہ تو نہیں کہیں گے۔ میں ایک جاب پر تین چار سال سے زیادہ ٹک نہیں پاتی۔ آگے بڑھتے رہنا اچھا لگتا ہے۔

میرا سوال: کسی سے پہلی دفعہ ملتے ہیں تو ان کی شخصیت میں کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟
2: کیا آپ اس بات پر یقین کرتے ہیں کہ فرسٹ امپریشن از دا لاسٹ امپریشن؟

مُون
26-09-2013, 02:44 PM
::)???

Have we ever met before? How do you know these things? Do you know my wife?:o

نہیں جی! ابھی تو آغاز ہے جاننے کا۔ آپ کی مسز فورم پر ہوتیں تو ضرور جانتی۔

اس سے اک سوال بنتا ہے۔ آپ کی مسز کو کتنا عرصہ لگا آپ کی طبعیت کے اس رُخ کو سمجھنے میں؟ یعنی کتنا عرصہ وہ آپ کو انتہائی سنجیدہ انسان سمجھ کر خاموش اور سنجیدہ رہیں؟:)

مُون
26-09-2013, 02:55 PM
محبت کو کیا سمجھتے ہیں؟ بہن بھائیوں، ماں باپ سے محبت تو سبھی کو ہوتی ہے۔ میں دوسری والی کی بات کر رہی ہوں۔۔۔
شادی سے پہلے والی پسندیدگی کو کیا سمجھتے ہیں؟

لو میریج ہوئی یا ارینج یا لو پلس ارینج؟

اگر لو میریج ہوئی ہے تو اس سوال کا جواب دیں۔
یہ تو سبھی جانتے،مانتے ہیں کہ محبت اندھی ہوتی ہے۔۔۔ آپ کے کیس میں اس اندھے پن کا شکارکون ہوا آپ یا بیگم؟ (بھئ آخر ہمدردی بھی تو کرنی ہے نا ہم کو)

شادی سے پہلے اور شادی کے بعد آپ مزاج میں کیا فرق آیا ہے؟

کھانے میں دیر سویر پر کتنی کھپ ڈالتے ہیں اور کیا یہ کھپ ڈالنے سے پہلے دیکھ لیتے ہیں کہ سامنے کون سی ہستی ہے؟

ٹی وی پر حالات حاضرہ کے علاوہ کیا دیکھنا پسند کرتے ہیں؟

میوزک میں کیا سٹائل پسند ہے اور بیگم سے پسند کتنی ملتی جُلتی ہے اس معاملے میں؟

پسندیدہ گلوکاروں کے نام بھی بتا دیجیے ( اگر کوئی ہے تو )

شلوار قمیض پہنتے ہیں یا صرف پینٹ شرٹ ہی پسند ہے؟ کپڑے خُود پسند کرتے ہیں یا مسز کو بھی یہ موقع دیتے ہیں؟

KishTaj
26-09-2013, 02:56 PM
سوری سیس، جیسا کہ میں نے کہا میں کم چیزیں شئیر کرتا ہوں یہ بہت میرے لئے تکلیف دہ ہے، اور اس طرح کے واقعیات میں یہاں بتانا مناسب بھی نہیں سمجھتا،

میرا خیال ہے آپ برا نہیں مانیں گی، الله نے کہا اگر آپ کسی کے راز کو پوشیدہ رکھو تو الله آپ کے رکھے گا،
ویسے بھی میں بڑھائی بیان کرنے یا بڑھ چڑھ کر کوئی چیز کرنے کا قائل نہیں ہوں، اور نا ہی مجھ یہ عادات ہے کہ کسی کا منہ لال ہے تو تھپڑ مار کر اپنا بھی کروں.

اٹز اوکے بھائی۔
ویسے مجھے نہیں اندازہ تھا کہ کوئی ایسا واقعی ہوگا۔
خیر۔۔۔ مرضی آپ کی۔ اس میں بھلا میرے برا ماننے والی کیا بات ہے؟

Catharsis
26-09-2013, 02:56 PM
آپ میں سنجیدگی کب بیدار ہوئی؟؟
پتا نہیں کیوں مجھے آپ سنجیدہ بنانے پر تلے ہوۓ ہیں، بھائی میرے میں ایک نارمل لائف گزار رہا ہوں الحمد الله
اور آپ کو اس سنجیدگی سے کیا ملا؟؟
میں اس کا کیا جواب دوں، میں ایک انتہائی نارمل لائف گزار رہا ہوں جس طرح آپ
اور کیا کبھی اس سنجیدگی سے باہر نکلے ہیں یا نہیں؟؟
آپ کو لگتا ہے کہ میں سنجیدہ ہوں؟، میں اپنی لائف کو انجوئے کر رہا ہوں
اگر نکلے ہیں تو کس حد تک؟؟
میں سنجیدہ نہیں ، بس سوچتا سمجھتا ہوں زیادہ ، جو کہ ہر کوئی کر سکتا ہے
اگر نہیں تو کیوں نہیں؟؟؟
زندگی کے مختلف فیز ہوتے ہیں، آپ ان سے نبرد آزما ہوتے ہیں ، پھر آگے بھڑتے جاتے ہیں ، ایسا کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے

KishTaj
26-09-2013, 02:56 PM
نام: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)۔۔۔۔

تعلیم۔ گُزارے لائق پڑھنا لکھنا آتا ہے۔

پیشہ۔ لیب اسسٹنٹ+ کسٹمر سروس+ اب اکاؤنٹنگ کی جاب ہے۔

اس کو پیشہ تو نہیں کہیں گے۔ میں ایک جاب پر تین چار سال سے زیادہ ٹک نہیں پاتی۔ آگے بڑھتے رہنا اچھا لگتا ہے۔

میرا سوال: کسی سے پہلی دفعہ ملتے ہیں تو ان کی شخصیت میں کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟
2: کیا آپ اس بات پر یقین کرتے ہیں کہ فرسٹ امپریشن از دا لاسٹ امپریشن؟

نام ۔۔۔ اسمائلی؟

Catharsis
26-09-2013, 02:58 PM
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ

بہت اچھے اچھے جوابات دیئے ہیں عفان بھائی

اچھا آپ نے کہاں چار زبانیں جانتے ہیں ۔۔
تو سوال یہ کہ

کون کون سی زبانی جانتے ہیں ؟

English, Urdu, Punjabi and Hindi ( I am working in an Indian company now a day).

Would you like to tell me about yourself if you don't mind?

Catharsis
26-09-2013, 02:59 PM
اٹز اوکے بھائی۔
ویسے مجھے نہیں اندازہ تھا کہ کوئی ایسا واقعی ہوگا۔
خیر۔۔۔ مرضی آپ کی۔ اس میں بھلا میرے برا ماننے والی کیا بات ہے؟

What do you mean by this ? ???

KishTaj
26-09-2013, 03:02 PM
آپ کا پسندیدہ شعر
پسندیدہ قول
پسندیدہ عادت
پسندیدہ نصیحت
پسندیدہ جانور
پسندیدہ پرندہ
کیا کسی جانور سے کوئی سبق سیکھا؟
زندگی نے کوئی خاص سبق سکھایا ہے تو بتائیں؟
ایسا کوئی ہے جس سے دوبارہ ملنے کی آرزو نہ ہو؟
معاف کرنا پسند ہے کہ بدلہ لینا؟
کیا کہتے ہیں کہ بدلہ کس وقت لینا ضروری ہے؟
آستین میں سانپ کبھی دیکھا؟ اگر نہیں تو اچھی بات ہے اور ہاں تو کیسا فیل ہوا اور کیا تدارک کیا؟
دوست دشمن کی پہچان کر سکتے ہیں؟
کیا الفاظ اور لہجے سے انسان کی پرکھ کر سکتے ہیں؟
کیا چہرہ شناس ہیں؟
دھوکا ایک بار ہی کھاتے ہیں کہ بار بار؟
زندگی کی پہلی ترجیح کون ہے آپ کے لیے اور آخری؟
کیا کسی کے لیے زندگی قربان کر سکتے ہیں؟
سب سے پیارا تحفہ آپ کے نذدیک؟کس قسم کے لوگ پسند ہیں؟
کس قسم کے لوگ ناپسند ہیں؟
زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ
خوفناک لمحہ
لمحہ جس نے زندگی بدل ڈالی یا اثر ڈالا
کمزور ترین لمحہ
کبھی زندگی سے بیزار ہوئے؟
کبھی موت کی خواہش ہوئی؟
امن پسند ہیں کہ لڑاکے۔
ناراض ہونا پسند ہے کہ منانا؟
اپنی غلطی مانتے ہیں کہ اڑ جاتے ہیں، ہیں جی؟
کس موضوع پر باآسانی تقریر کر سکتے ہیں۔ جھٹ دو تین لائنیں لکھ بھی ڈالیں۔
کس جانور سے ڈر لگتا ہے؟

کہتے ہیں کہ دل کے آئینے میں ایک بار بال آ جائے تو پھر سدا رہتا ہے۔ کیا کہتے ہیں آپ کیا واقعی پھر اس انسان سے دل صاف نہیں ہو سکتا؟
اعتبار ایک بار ٹوٹ جائے تو جڑتا نہیں، کیا مانتے ہیں یہ بات؟
بہادری کسے کہتے ہیں؟
حق گوئی پسند ہے کہ موقع محل دیکھنا؟
اپنی کوئی سی تین خواہشات بتائیں جو پوری کرنا چاہتے ہیں؟
اپنی ایک خاص دعا بتائیں۔
اگر سیاست میں جانے کا موقع ملا تو جائیں گے؟
اگر آپ کو صدر کا عہدہ مل جائے تو پہلا کام کون سا کریں گے
لوگوں کو کس ترازو مین تولتے ہیں؟۔
کوئی ایسی شخصیت جس نے آپ کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے ھوں؟
لڑکوں میں کون سی خوبیاں پسند ہیں اور لڑکیوں میں ۔
اور کون سی عادات ناپسند ہیں دونوں میں
خوش گمان ھیں یا جلد بد گمان ھو جاتے ھیں؟
وعدہ فورا" کرتے ہیں یا سوچ سمجھ کر؟
قسم کھاتے ہیں؟
شرط لگاتے ہیں؟
ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گے۔
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں
ایک اکیلا لیکن دو کو گیارہ کیوں کہتے ہیں؟

KishTaj
26-09-2013, 03:03 PM
What do you mean by this ? ???

مطلب یہ کہ اگر آپ نہیں شئیر کرنا چاہتے تو نو پرابلم۔~

Armaans
26-09-2013, 03:06 PM
محبت کو کیا سمجھتے ہیں؟ بہن بھائیوں، ماں باپ سے محبت تو سبھی کو ہوتی ہے۔ میں دوسری والی کی بات کر رہی ہوں۔۔۔
شادی سے پہلے والی پسندیدگی کو کیا سمجھتے ہیں؟

لو میریج ہوئی یا ارینج یا لو پلس ارینج؟

اگر لو میریج ہوئی ہے تو اس سوال کا جواب دیں۔
یہ تو سبھی جانتے،مانتے ہیں کہ محبت اندھی ہوتی ہے۔۔۔ آپ کے کیس میں اس اندھے پن کا شکارکون ہوا آپ یا بیگم؟ (بھئ آخر ہمدردی بھی تو کرنی ہے نا ہم کو)

شادی سے پہلے اور شادی کے بعد آپ مزاج میں کیا فرق آیا ہے؟

کھانے میں دیر سویر پر کتنی کھپ ڈالتے ہیں اور کیا یہ کھپ ڈالنے سے پہلے دیکھ لیتے ہیں کہ سامنے کون سی ہستی ہے؟

ٹی وی پر حالات حاضرہ کے علاوہ کیا دیکھنا پسند کرتے ہیں؟

میوزک میں کیا سٹائل پسند ہے اور بیگم سے پسند کتنی ملتی جُلتی ہے اس معاملے میں؟

پسندیدہ گلوکاروں کے نام بھی بتا دیجیے ( اگر کوئی ہے تو )

شلوار قمیض پہنتے ہیں یا صرف پینٹ شرٹ ہی پسند ہے؟ کپڑے خُود پسند کرتے ہیں یا مسز کو بھی یہ موقع دیتے ہیں؟

توبہ یا اللہ
سوال کرنا تو کوئی لڑکیوں سے سیکھے
ھاھاھاھاھاھا
;d;d;d;d

Catharsis
26-09-2013, 03:07 PM
نام: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)۔۔۔۔

تعلیم۔ گُزارے لائق پڑھنا لکھنا آتا ہے۔

پیشہ۔ لیب اسسٹنٹ+ کسٹمر سروس+ اب اکاؤنٹنگ کی جاب ہے۔

اس کو پیشہ تو نہیں کہیں گے۔ میں ایک جاب پر تین چار سال سے زیادہ ٹک نہیں پاتی۔ آگے بڑھتے رہنا اچھا لگتا ہے۔

میرا سوال: کسی سے پہلی دفعہ ملتے ہیں تو ان کی شخصیت میں کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟
2: کیا آپ اس بات پر یقین کرتے ہیں کہ فرسٹ امپریشن از دا لاسٹ امپریشن؟

میں آپ کی طرح بلکل نہیں بندے کو جانچتا جیسا کہ آپ کرتی ہیں
"سارا کُچھ۔ یعنی اک نظر میں ہی تفصیلی جائزہ لے لیتی ہوں۔ نین نقش سے لے کر کپڑوں اور جوتوں اور میک اپ وغیرہ کا رنگ بھی جانچ لیتی ہوں۔ مگر اس طرح کے محسوس نہ ہو۔ پھر ماتھے کے بل وغیرہ گنتی ہوں۔ یا زبان کی شرینی ناپتی ہو"
مون 11-Jul-2008, 04:52 AM

تبدیلی انسان میں کسی بھی وقت آ سکتی ہے، ہاں فطرت کبھی نہیں تبدیل ہوتی،
ہاتھوں کی حرکتوں سے ہی پتا چل جاتا ہے کے کیسا جواب دے رہا ہے اور کیونکہ مارکیٹنگ اور سیلز ایک آرٹ ہے، میں نے اس کا کورس کیا ہے، اور گوروں نے اسے بھی ایک سائنس ہی بنا دیا ہے،
آپ اس شخص کی آنکھوں اور ہاتھوں کے اشارے سے ہی بتا دیتے ہیں

پچھلے دنوں میں ایک لڑکی کا انٹرویو لے رہا تھا، ایک پروگرام ڈائریکٹر نے نے کہا کے محمد آؤ انٹرویو لیتے ہیں،
اس نے مجھے سی وی دیا، میںنے چار سوال پوچھے اور بعد میں اپنی رائے لکھ کر دے دی،

وہ میرے ڈیسک پر آیا اور کھانا ساتھ کھانے کو کہا، اس نے کہا کے تم نے جو کچھ لکھا اور جو کچھ میں نے سمجھا وہ سو فیصد ایک ہی ہے،
اب وہی بندہ مجھے ریکمائنڈ کر رہا ہے کے محمد کو ایچ آر ٹرانسفارمیشن کے پراجکٹ کا سسٹم انلیست کا کام دیا جائے

Catharsis
26-09-2013, 03:10 PM
Kistaj sis,

Can you please do me a favour?

Can you please gather all question other members and yours) in one post?

Armaans
26-09-2013, 03:12 PM
آپ میں سنجیدگی کب بیدار ہوئی؟؟
پتا نہیں کیوں مجھے آپ سنجیدہ بنانے پر تلے ہوۓ ہیں، بھائی میرے میں ایک نارمل لائف گزار رہا ہوں الحمد الله
اور آپ کو اس سنجیدگی سے کیا ملا؟؟
میں اس کا کیا جواب دوں، میں ایک انتہائی نارمل لائف گزار رہا ہوں جس طرح آپ
اور کیا کبھی اس سنجیدگی سے باہر نکلے ہیں یا نہیں؟؟
آپ کو لگتا ہے کہ میں سنجیدہ ہوں؟، میں اپنی لائف کو انجوئے کر رہا ہوں
اگر نکلے ہیں تو کس حد تک؟؟
میں سنجیدہ نہیں ، بس سوچتا سمجھتا ہوں زیادہ ، جو کہ ہر کوئی کر سکتا ہے
اگر نہیں تو کیوں نہیں؟؟؟
زندگی کے مختلف فیز ہوتے ہیں، آپ ان سے نبرد آزما ہوتے ہیں ، پھر آگے بھڑتے جاتے ہیں ، ایسا کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے

عفان بھائی
سنجیدگی اور خوش مزاجی دو الگ الگ چیزیں ہیں
آپ کا بات کرنے کا انداز اور لفظوں کی تمہید سے صاف پتہ چلتا ہے کہ آپ ایک سنجیدگی پسند ہیں۔ البتہ آپ اس بات کو نہیں مانتے تو یہ آپ کا بڑا پن ہے کہ آپ اپنی خوبی اور بڑائی بیان نہیں کرنا چاہتے۔
ہر انسان میں یہ خصوصیات ہوتی ہیں
کوئی خوش مزاج ہوتا ہے اور کوئی سنجیدہ مزاج
اور کوئی دونوں خصوصیات کا مالک ہوتا ہے۔
اب یہ جاننا یہاں ضروری تھا کہ آپ سنجیندہ رہتے ہیں یا خوش مزاج یا پھر دونوں؟؟؟

Catharsis
26-09-2013, 03:14 PM

I do like Both

مُون
26-09-2013, 03:15 PM
بھئ پانچ سال پہلے کی اور ابھی کی مُون میں کُچھ تھوڑآ سا فرق ضرور ہے۔ میری میموری کُچھ کُچھ فوٹوگرافک کہہ لیں اس لیے ایک نظر ڈال لینے کے بعد پوری تفصیل بیان کر سکتی ہوں کہ کیا تھا/ہے پھر اکثر عورتیں ان معاملات میں بڑی تیز ہوتی ہے لوگوں کو ایک نظر میں تفصیل سے دیکھ لیتی ہیں۔

ویسے یہ انٹرویو کا لنک دیجیے گا۔ میں پڑھوں کہ کیا کھپ ڈالی تھی میں نے پانچ سال پہلے۔

میں آپ کی طرح بلکل نہیں بندے کو جانچتا جیسا کہ آپ کرتی ہیں
"سارا کُچھ۔ یعنی اک نظر میں ہی تفصیلی جائزہ لے لیتی ہوں۔ نین نقش سے لے کر کپڑوں اور جوتوں اور میک اپ وغیرہ کا رنگ بھی جانچ لیتی ہوں۔ مگر اس طرح کے محسوس نہ ہو۔ پھر ماتھے کے بل وغیرہ گنتی ہوں۔ یا زبان کی شرینی ناپتی ہو"
مون 11-Jul-2008, 04:52 AM

Catharsis
26-09-2013, 03:15 PM
بھئ پانچ سال پہلے کی اور ابھی کی مُون میں کُچھ تھوڑآ سا فرق ضرور ہے۔ میری میموری کُچھ کُچھ فوٹوگرافک کہہ لیں اس لیے ایک نظر ڈال لینے کے بعد پوری تفصیل بیان کر سکتی ہوں کہ کیا تھا/ہے پھر اکثر عورتیں ان معاملات میں بڑی تیز ہوتی ہے لوگوں کو ایک نظر میں تفصیل سے دیکھ لیتی ہیں۔

ویسے یہ انٹرویو کا لنک دیجیے گا۔ میں پڑھوں کہ کیا کھپ ڈالی تھی میں نے پانچ سال پہلے۔

http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=20872&page=24
http://www.oneurdu.com/forums/showpost.php?p=402528&postcount=84

Catharsis
26-09-2013, 03:18 PM
بھئ پانچ سال پہلے کی اور ابھی کی مُون میں کُچھ تھوڑآ سا فرق ضرور ہے۔ میری میموری کُچھ کُچھ فوٹوگرافک کہہ لیں اس لیے ایک نظر ڈال لینے کے بعد پوری تفصیل بیان کر سکتی ہوں کہ کیا تھا/ہے پھر اکثر عورتیں ان معاملات میں بڑی تیز ہوتی ہے لوگوں کو ایک نظر میں تفصیل سے دیکھ لیتی ہیں۔

ویسے یہ انٹرویو کا لنک دیجیے گا۔ میں پڑھوں کہ کیا کھپ ڈالی تھی میں نے پانچ سال پہلے۔

I do like one thing in you, your straight forwardness. It is being shown in your writing as well as in interview. I think, it is easy to handle these people. It is very difficult to handle those people who are very "kunney/meesney:)"

Catharsis
26-09-2013, 03:24 PM
وہ لوگ جو صاف گو اور سیدھی بات اور جو دل میں وہی زبان پر ان میں الله نے ایک خصوصیت دی ہے محبّت کی، اس میں بھی وہ کھرے ہوتے ہیں، کوئی اپنے غصّے کا اظہار کرے تو مجھے برا نہیں لگتا اچھا لگتا ہے کہ کوئی اپنا سمجھ کر کر رہا ہے،
اور ان لوگوں کو سمجھنے میں کوئی مشکل نہیں،

KishTaj
26-09-2013, 03:30 PM
Kistaj sis,

Can you please do me a favour?

Can you please gather all question other members and yours) in one post?

اوکے کرتی ہوں۔

مُون
26-09-2013, 03:31 PM
سو سویٹ آف یو عفان بھائی! میں بقیہ سوالات کل کروں گی اور جوابی ریپلائی بھی ابھی جانا ہے کل ان شاءاللہ بات ہوگی۔
اور حُسن نظر ہے آپ کا کہ سٹریٹ فارورڈ لگی ہوں۔ ورنہ اکثر رُوڈ اور بےحس سمجھا جاتا ہے۔
ابھی اجازت۔ اللہ حافظ۔

Sabih
26-09-2013, 03:58 PM
السلام علیکم عفان بھائی
کچھ سوال میرے بھی
:cool:

پہلے اپنا تعارف
نام صبیح الحسن ہے اور پنجاب کے ہی ایک چھوٹے سے گاؤں کا باسی ہوں۔ ایم بی بی ایس کمپلیٹ کرنے کے بعد بالکل فری ہوں آج کل۔
:cool:

سوالات یہ رہے۔

ایک باپ ہونے کے ناتے آپ کا کیا خیال ہے کہ اولاد کو جہاں مشکل ہو انہیں ہیلپ آؤٹ کیا جائے یا پھر انہیں مشکلات سے لڑنے اور سیکھنے دیا جانا چاہئیے؟

آپ کو اگر دنیا مکمل طور پر اپنی خوشی اور مرضی سے سیٹ کرنے دی جائے یعنی آپ کو فل آپشن دیا جائے کہ آپ اپنی فینٹیسی لینڈ بنائیں تو اس میں کیا کیا اہم فیچرز ہوں گے؟

آپ کے نزدیک کیا زیادہ اہم ہے منزل یا راستہ اور کس وجہ سے؟

کہا جاتا ہے کہ لاعلمی بھی ایک نعمت ہے۔ آپ اسے کیسے دیکھتے ہیں؟

بحث میں آپ دلیل کو زیادہ عزیز رکھتے ہیں یا بقول اشفاق احمد دلیل چھوڑ کر بندہ بچانے پر یقین رکھتے ہیں؟

کوئی ایسی کامیابی بتائیں جس کے بارے میں آپ یہ سمجھتے ہوں کہ یہ نہ ہی ملتی تو اچھا تھا۔

آخری سیاسی سوال
آپ فیملی میں جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں یا آمریت پر؟
8)

Sabih
26-09-2013, 03:58 PM
میرے سوال بھی ایڈیں ایم کے پی
:p

KishTaj
26-09-2013, 04:48 PM
میرے سوال بھی ایڈیں ایم کے پی
:p

او کے او کے۔۔۔ اور یہ ایم کے پی کیا؟
ملکہِ کشتاج پری؟;d

KishTaj
26-09-2013, 04:50 PM
یہ لیجئے بھائی صاحب۔
اگر کہیں رہ گئے ہوں تو وہ بھی بتادیجئے گا۔
:)

کہتے ہیں ہر ایک شخص کی کامیابی کے پیچھے اک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ اگر اس بات کو درست تسلیم کر لیا جائے تو یہ بتائیں ناکام شخص کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوتا ہے ؟
ایسے کتنے عزیز و اوقارب آپ کی فیملی میں جن سے آپ چڑتے ہیں اور جنہیں اپنے سامنے آتے دیکھ کر آپ پتلی گلی سے نکل جانے کی کوشش کرتے ہیں؟
کیا آپ کو جائزہ لینے کی یا جیسے کہتے ہیں نکتہ نکالنے کی عادت ہے۔ جب آپ کسی نئی جگہ جاتے ہیں تو اس جگہ یا مقام پر کھڑے ہو کر سب سے پہلے کن کن چیزوں کا جائزہ لیتے ہیں؟
سب جانتے ہیں کہ جھوٹ بولنا درست عمل نہیں ہے۔ مگر اس کے باوجود کبھی کبھی بولنا پڑجاتا ہے یا پڑ سکتا ہے ۔ آپ بتائیں آپ کو کب جھوٹ بولنا پڑتا ہے؟
جب ہم انسان خاص کر مسلمان مذہب کے معاملے میں ایک دوسرے کو ناپتے تولتے ، اچھا برا ، درست غلط کہتے ہیں اور اس پر اک نتیجہ نکال کر فیصلہ کر دیتے ہیں کیا ہم کو ایسا کہنے / کرنے کا اختیار ہونا چاہے یا کچھ چیزیں اللہ تعالی پر چھوڑ دینی چاہیں؟
ہر انسان کو اپنی زندگی سے تو محبت ہوتی ہی ہے ۔ مگر کبھی کبھی نفرت بھی ہو جاتی ہے۔ کیا آپ کبھی اسطرح کی اسٹیج سے گزرے ہیں کہ زندگی اچھی نہ لگے اور سب چھوڑ چھاڑ کر کہیں منہ کر جانے کو دل کرے؟
اللہ تعالٰی نہ کرے آپ بیمار ہوں اگر کبھی ہو جاتے ہیں تو ایکٹنگ کرتے ہیں ہائے ہائے کرتے بستر پر لیٹے رہتے ہیں یا بخار کھلی بلی اور نارمل ری ایکٹ کرتے ہیں؟
موت سے زیادہ ڈرتے ہیں یا زندگی سے زیادہ پیار کرتے ہیں؟

آپ کا پسندیدہ شعر
پسندیدہ قول
پسندیدہ عادت
پسندیدہ نصیحت
پسندیدہ جانور
پسندیدہ پرندہ
کیا کسی جانور سے کوئی سبق سیکھا؟
زندگی نے کوئی خاص سبق سکھایا ہے تو بتائیں؟
ایسا کوئی ہے جس سے دوبارہ ملنے کی آرزو نہ ہو؟
معاف کرنا پسند ہے کہ بدلہ لینا؟
کیا کہتے ہیں کہ بدلہ کس وقت لینا ضروری ہے؟
آستین میں سانپ کبھی دیکھا؟ اگر نہیں تو اچھی بات ہے اور ہاں تو کیسا فیل ہوا اور کیا تدارک کیا؟
دوست دشمن کی پہچان کر سکتے ہیں؟
کیا الفاظ اور لہجے سے انسان کی پرکھ کر سکتے ہیں؟
کیا چہرہ شناس ہیں؟
دھوکا ایک بار ہی کھاتے ہیں کہ بار بار؟
زندگی کی پہلی ترجیح کون ہے آپ کے لیے اور آخری؟
کیا کسی کے لیے زندگی قربان کر سکتے ہیں؟
سب سے پیارا تحفہ آپ کے نذدیک؟کس قسم کے لوگ پسند ہیں؟
کس قسم کے لوگ ناپسند ہیں؟
زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ
خوفناک لمحہ
لمحہ جس نے زندگی بدل ڈالی یا اثر ڈالا
کمزور ترین لمحہ
کبھی زندگی سے بیزار ہوئے؟
کبھی موت کی خواہش ہوئی؟
امن پسند ہیں کہ لڑاکے۔
ناراض ہونا پسند ہے کہ منانا؟
اپنی غلطی مانتے ہیں کہ اڑ جاتے ہیں، ہیں جی؟
کس موضوع پر باآسانی تقریر کر سکتے ہیں۔ جھٹ دو تین لائنیں لکھ بھی ڈالیں۔
کس جانور سے ڈر لگتا ہے؟

کہتے ہیں کہ دل کے آئینے میں ایک بار بال آ جائے تو پھر سدا رہتا ہے۔ کیا کہتے ہیں آپ کیا واقعی پھر اس انسان سے دل صاف نہیں ہو سکتا؟
اعتبار ایک بار ٹوٹ جائے تو جڑتا نہیں، کیا مانتے ہیں یہ بات؟
بہادری کسے کہتے ہیں؟
حق گوئی پسند ہے کہ موقع محل دیکھنا؟
اپنی کوئی سی تین خواہشات بتائیں جو پوری کرنا چاہتے ہیں؟
اپنی ایک خاص دعا بتائیں۔
اگر سیاست میں جانے کا موقع ملا تو جائیں گے؟
اگر آپ کو صدر کا عہدہ مل جائے تو پہلا کام کون سا کریں گے
لوگوں کو کس ترازو مین تولتے ہیں؟۔
کوئی ایسی شخصیت جس نے آپ کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے ھوں؟
لڑکوں میں کون سی خوبیاں پسند ہیں اور لڑکیوں میں ۔
اور کون سی عادات ناپسند ہیں دونوں میں
خوش گمان ھیں یا جلد بد گمان ھو جاتے ھیں؟
وعدہ فورا" کرتے ہیں یا سوچ سمجھ کر؟
قسم کھاتے ہیں؟
شرط لگاتے ہیں؟
ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گے۔
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں
ایک اکیلا لیکن دو کو گیارہ کیوں کہتے ہیں؟

محبت کو کیا سمجھتے ہیں؟ بہن بھائیوں، ماں باپ سے محبت تو سبھی کو ہوتی ہے۔ میں دوسری والی کی بات کر رہی ہوں۔۔۔
شادی سے پہلے والی پسندیدگی کو کیا سمجھتے ہیں؟

لو میریج ہوئی یا ارینج یا لو پلس ارینج؟

اگر لو میریج ہوئی ہے تو اس سوال کا جواب دیں۔
یہ تو سبھی جانتے،مانتے ہیں کہ محبت اندھی ہوتی ہے۔۔۔ آپ کے کیس میں اس اندھے پن کا شکارکون ہوا آپ یا بیگم؟ (بھئ آخر ہمدردی بھی تو کرنی ہے نا ہم کو)

شادی سے پہلے اور شادی کے بعد آپ مزاج میں کیا فرق آیا ہے؟

کھانے میں دیر سویر پر کتنی کھپ ڈالتے ہیں اور کیا یہ کھپ ڈالنے سے پہلے دیکھ لیتے ہیں کہ سامنے کون سی ہستی ہے؟

ٹی وی پر حالات حاضرہ کے علاوہ کیا دیکھنا پسند کرتے ہیں؟

میوزک میں کیا سٹائل پسند ہے اور بیگم سے پسند کتنی ملتی جُلتی ہے اس معاملے میں؟

پسندیدہ گلوکاروں کے نام بھی بتا دیجیے ( اگر کوئی ہے تو )

شلوار قمیض پہنتے ہیں یا صرف پینٹ شرٹ ہی پسند ہے؟ کپڑے خُود پسند کرتے ہیں یا مسز کو بھی یہ موقع دیتے ہیں؟

السلام علیکم عفان بھائی
کچھ سوال میرے بھی
:cool:

پہلے اپنا تعارف
نام صبیح الحسن ہے اور پنجاب کے ہی ایک چھوٹے سے گاؤں کا باسی ہوں۔ ایم بی بی ایس کمپلیٹ کرنے کے بعد بالکل فری ہوں آج کل۔
:cool:

سوالات یہ رہے۔

ایک باپ ہونے کے ناتے آپ کا کیا خیال ہے کہ اولاد کو جہاں مشکل ہو انہیں ہیلپ آؤٹ کیا جائے یا پھر انہیں مشکلات سے لڑنے اور سیکھنے دیا جانا چاہئیے؟

آپ کو اگر دنیا مکمل طور پر اپنی خوشی اور مرضی سے سیٹ کرنے دی جائے یعنی آپ کو فل آپشن دیا جائے کہ آپ اپنی فینٹیسی لینڈ بنائیں تو اس میں کیا کیا اہم فیچرز ہوں گے؟

آپ کے نزدیک کیا زیادہ اہم ہے منزل یا راستہ اور کس وجہ سے؟

کہا جاتا ہے کہ لاعلمی بھی ایک نعمت ہے۔ آپ اسے کیسے دیکھتے ہیں؟

بحث میں آپ دلیل کو زیادہ عزیز رکھتے ہیں یا بقول اشفاق احمد دلیل چھوڑ کر بندہ بچانے پر یقین رکھتے ہیں؟

کوئی ایسی کامیابی بتائیں جس کے بارے میں آپ یہ سمجھتے ہوں کہ یہ نہ ہی ملتی تو اچھا تھا۔

آخری سیاسی سوال
آپ فیملی میں جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں یا آمریت پر؟
:cool:

Armaans
26-09-2013, 04:59 PM
I do like Both
Which one mostly adopted by you??

Lubna Ali
26-09-2013, 05:21 PM
السلام علیکم۔

نام ۔۔۔ لبنی ظفر ۔۔۔ اور شوہر کے نام ساتھ یہاں آئی ڈی بنائی تو لبنی علی۔۔ ویسے میرے انہوں بھی یہاں کے ایکٹیو میمبر ہوا کرتے تھے آجکل کم کم ہی آتے ہیں ۔

تعلیم اتنی تو ہے کہ پڑھ لکھ لیتی ہوں اب بس سمجھنے کی کوشش میں زندگی گزر رہی ہے۔

پیشہ۔۔۔ ہاوس وائف ہوں۔۔ یہاں پر چند پاکستانی میں بچوں کو ٹیوشن پڑھایا کرتی تھی ۔۔۔ پاکستان میں بھی زمانہ طالبعلمی میں یہی کام کیا کرتی تھی تاکہ والدین کا بوجھ کم ہو۔۔ اس کے علاوہ کوئی جاب آج تک نہیں کی۔۔۔

اب سوالات۔۔۔

مرد اور عورت کی برابری کہ کس حد تک قائل ہیں یا آپ کو کس حد تک ایک عورت کی آزادی پسند ہے۔۔؟

خوبصورتی کس حد تک متاثر کرتی ہے۔ یا اس کو کتنا اہم تصور کرتے ہیں؟

کیا آپ کو لگتا ہے آپ ایک کامیاب انسان ہیں۔۔ کہ جو زندگی سے حاصل کرنا چاہا تھا وہ حاصل کرلیا۔ یعنی جس پوزیشن میں ابھی آپ ہیں اس سے مطمئین ؟

جب کسی سے پہلی بار ملتے ہیں یا بات کرتے ہیں اس کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا بس یوں ظاہر کرتے ہیں کہ آپ بھی اسی بندے کی طرح ہی ہیں۔۔۔

Catharsis
26-09-2013, 05:48 PM
اتنے سارے سوالات، میرا سر درد ہونا شروع ہو گیا، اتنے سوالات آپ سب لوگوں کی پلاننگ

:):oکیا ہے، ایسا کیا ہے جو جاننے کی کوشش کی جارہی ہے؟

Lubna Ali
26-09-2013, 05:51 PM
اتنے سارے سوالات، میرا سر درد ہونا شروع ہو گیا، اتنے سوالات آپ سب لوگوں کی پلاننگ

:):oکیا ہے، ایسا کیا ہے جو جاننے کی کوشش کی جارہی ہے؟

تبھی تو میمبران انٹرویو دینے سے گھبراتے ہیں۔۔ آپ ذرا سارے پچھلے انٹرویوز کا مطالعہ کرلیں۔ پھر آپ کی کنفیوژن دور ہوجائے گی۔۔۔:)

ویسے آپ کو واقعی اتنا آسان لگا تھا۔۔۔ تبھی اتنے آرام سے مان گئے تھے۔۔۔::)

Catharsis
26-09-2013, 05:54 PM
تبھی تو میمبران انٹرویو دینے سے گھبراتے ہیں۔۔ آپ ذرا سارے پچھلے انٹرویوز کا مطالعہ کرلیں۔ پھر آپ کی کنفیوژن دور ہوجائے گی۔۔۔:)

ویسے آپ کو واقعی اتنا آسان لگا تھا۔۔۔ تبھی اتنے آرام سے مان گئے تھے۔۔۔::)

مجھے نہیں پتا تھا، کہ میرے ساتھ یہ ہونے والا ہے، میں نے سوچا کے ساٹھ ستر سوال ہوں گے بس،
لیکن یہ تو شیطان کی آنت کی طرح ہیں، آخر اتنے سارے سوالوں کی وجہ کیا ہے؟ کونسا تیل نکالنا ہے؟
???

Lubna Ali
26-09-2013, 05:58 PM
اچھا جا رہا ہے آپ کا انٹرویو ۔۔ ویسے مزید سوالات بھی نکلتے ہیں ان جوابات سے۔۔ ;d

وہ رفعت کہاں ہے وہ تو ماہر ہے ایسے سوالات نکالنے میں ۔
میرے انہوں اتنے دنوں بعد مجھے فورم کی پوسٹ پڑھتے ہوئے قہقہہ لگاتے ہوئے دیکھ کر بہت حیران ہو رہے ہیں ۔۔ ارمانس کے سوال میں سنجیدگی کی گردان پڑھ کر اس قدر ہنسی آئی ۔۔

ایسا لگ رہا تھا جیسے انہوں نے سوچا ہوا ہے ایک بندہ سنجیدگی کا سلوگن لگائے کھڑا ہے اور نہیں مان رہا وہ سنجیدہ ہے لیکن ارمان بضد ہیں ان کو قبول کروانے کے لئے۔۔;d۔

Aamir Jahan
26-09-2013, 06:00 PM
عامر بھائی یہ تو شادی کے بعد ہونا تھا
پر آپ ابھی سے ہی بدل گے ہیں
;d;d;d

جی جب شادی ہو گی تب بعد کی بعد میں دیکھی جائے گی :)

Kazmi
26-09-2013, 06:23 PM
نام: جو دل میں آئے کہ لیں
تعلیم: علموں بس کریں او یار
کام: کام کے نہ کاج کے، دشمن اناج کے

سوال: پاکستان کے روشن مستقبل اور عالم اسلام کی توقیر کے لئے ہمیں کیا کرنا ہو گا ؟

اب یہ نہ کہ دیجئے گا کہ ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کر سونا ہو گا، یہ ہم آلریڈی کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔

۔

Armaans
26-09-2013, 06:44 PM
اچھا جا رہا ہے آپ کا انٹرویو ۔۔ ویسے مزید سوالات بھی نکلتے ہیں ان جوابات سے۔۔ ;d

وہ رفعت کہاں ہے وہ تو ماہر ہے ایسے سوالات نکالنے میں ۔
میرے انہوں اتنے دنوں بعد مجھے فورم کی پوسٹ پڑھتے ہوئے قہقہہ لگاتے ہوئے دیکھ کر بہت حیران ہو رہے ہیں ۔۔ ارمانس کے سوال میں سنجیدگی کی گردان پڑھ کر اس قدر ہنسی آئی ۔۔

ایسا لگ رہا تھا جیسے انہوں نے سوچا ہوا ہے ایک بندہ سنجیدگی کا سلوگن لگائے کھڑا ہے اور نہیں مان رہا وہ سنجیدہ ہے لیکن ارمان بضد ہیں ان کو قبول کروانے کے لئے۔۔;d۔
ارے نہیں آنٹی جی
ایسی بات نہیں ہے
اب آپ ہی بتائیں کہ جس طرح سے ان کا لب و لہجہ ہے، کیا ایسا نہیں لگتا کہ عرصہ دراز سے کبھی مسکرائے نہیں ہیں۔؟؟
میں انکی سنجیدگی کو ہٹ نہیں کر رہا بلکہ مجھے تو سنجیدہ لوگوں سے بہت محبت ہے۔ انفیکٹ میں خود کبھی کھبی بہت سنجیدہ رہتا ہوں۔

Catharsis
26-09-2013, 07:34 PM

ارمان آپ فوج میں ہے؟
کیا کرتے ہیں فوج میں؟

Aamir Jahan
26-09-2013, 08:28 PM
ارمان آپ فوج میں ہے؟
کیا کرتے ہیں فوج میں؟

میں نے بھی سوال کیا تھا لیکن وہ شاید بتانا نہیں چاہ رہے :)

Aneela
26-09-2013, 08:31 PM
Sis don't think about

جملہ حقوق بحق سرکار ضبط ہیں
:)
;d;d

توبہ ہے ۔ ۔ عامر بھائی
ہاہاہاہا

Aneela
26-09-2013, 08:33 PM
English, Urdu, Punjabi and Hindi ( I am working in an Indian company now a day).

Would you like to tell me about yourself if you don't mind?

ہممم ماشاء اللہ

اوپسسس
رات جلدی میں جانا ہوا سو بتایا نہیں ۔ ۔
ویل

نام : انیلا
تعلیم : گزارے لائق ۔۔ ہاہاہاہاہاہا
پیشہ : ٹیچنگ

Catharsis
26-09-2013, 11:52 PM
کشتاج سیس
ایک اور قسط

کہتے ہیں ہر ایک شخص کی کامیابی کے پیچھے اک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ اگر اس بات کو درست تسلیم کر لیا جائے تو یہ بتائیں ناکام شخص کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوتا ہے ؟
ایک اچھی بیوی دنیا میں الله پاک کی بہت بڑی نعمت ہے، اگر میں یہ کہوں اگر کسی نے کامیاب ہونا ہے تو جلد شادی کر لے،لیکن بیوی سے پہلے ماں ہے، جو آپ کو بندے کا پتر بناتی ہے ، ناکامی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہے، انسان کوشش ہی نہ کرے تو پھر؟ ماں تو کبھی نہیں چاہے گی کے اسکا بیٹا ناکام ہو،
ایسے کتنے عزیز و اوقارب آپ کی فیملی میں جن سے آپ چڑتے ہیں اور جنہیں اپنے سامنے آتے دیکھ کر آپ پتلی گلی سے نکل جانے کی کوشش کرتے ہیں؟
میں زیادہ تر گھر سے باہر ہی رہا، رشتے داروں کی طرف آنا جانا کم ہی ہوا ہے ، رشتے دار ، یار دوست سب حالات پر انحصار ہوتے ہیں ، انسان کے حالات ٹھیک ہوں تو اپنوں میں غیر بھی چھپے رہتے ہیں اور غیروں میں اپنے بھی چھپے رہتے ہیں
کیا آپ کو جائزہ لینے کی یا جیسے کہتے ہیں نکتہ نکالنے کی عادت ہے۔ جب آپ کسی نئی جگہ جاتے ہیں تو اس جگہ یا مقام پر کھڑے ہو کر سب سے پہلے کن کن چیزوں کا جائزہ لیتے ہیں؟
انسان کا خلوص ، اور اس کی محبّت، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں
سب جانتے ہیں کہ جھوٹ بولنا درست عمل نہیں ہے۔ مگر اس کے باوجود کبھی کبھی بولنا پڑجاتا ہے یا پڑ سکتا ہے ۔ آپ بتائیں آپ کو کب جھوٹ بولنا پڑتا ہے؟
کوشش کرتا ہوں نہ بولوں ، اس وقت جب میں کوئی بات بتانا نہ چاہوں اور دوسرا اصرار کیے جائے جس سے اس کا کوئی تعلق بھی نہ ہو
جب ہم انسان خاص کر مسلمان مذہب کے معاملے میں ایک دوسرے کو ناپتے تولتے ، اچھا برا ، درست غلط کہتے ہیں اور اس پر اک نتیجہ نکال کر فیصلہ کر دیتے ہیں کیا ہم کو ایسا کہنے / کرنے کا اختیار ہونا چاہے یا کچھ چیزیں اللہ تعالی پر چھوڑ دینی چاہیں؟
جس نے کلمہ پڑھا ہو، الله کے محبوب حضرت محمد صلی الله علیہ و سلم کو آخری نبی مانے، قرآن پر یقین رکھے، آخرت پر یقین رکھے تو میں اسے کافر نہیں کہ سکتا نہ برا بھلا کہ سکتا ہوں ، باقی الله نے قیامت کا دن رکھا ہے جس دن ہر ایک کا حساب ہو گا
ہر انسان کو اپنی زندگی سے تو محبت ہوتی ہی ہے ۔ مگر کبھی کبھی نفرت بھی ہو جاتی ہے۔ کیا آپ کبھی اسطرح کی اسٹیج سے گزرے ہیں کہ زندگی اچھی نہ لگے اور سب چھوڑ چھاڑ کر کہیں منہ کر جانے کو دل کرے؟
نہیں ایسا کبھی نہیں ہوا
اللہ تعالٰی نہ کرے آپ بیمار ہوں اگر کبھی ہو جاتے ہیں تو ایکٹنگ کرتے ہیں ہائے ہائے کرتے بستر پر لیٹے رہتے ہیں یا بخار کھلی بلی اور نارمل ری ایکٹ کرتے ہیں؟
نارمل رے ایکٹ کرتا ہوں ،
موت سے زیادہ ڈرتے ہیں یا زندگی سے زیادہ پیار کرتے ہیں؟
زندگی بھی الله کی دی اور موت بھی اس کے کہے پر آنی، تو پھر ڈرنا کیسا،

آپ کا پسندیدہ شعر
کی محمّد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں ، یہ جہاں چیز ہے کیا لوح قلم تیرے ہیں ، اس شعر کی گہرائی میں جب جاتا ہوں تو میں حیران رہ جاتا ہوں کے اقبال نے یہ شعر کیسے کہا ہو گا، کیونکہ الله نے کہا ہے، میری اطاعت کرو اور میرے رسول کی تو اس میں ہی فلاح ہے ، اس کا مطلب ہم اپنی قسمت خود لکھ سکتے ہیں ،قلم ہمارے ہاتھ ہیں
پسندیدہ قول
سٹل واٹر رنز ڈیپ ، کبھی کسی نے اگر گندہ نالہ دیکھا ہو، جس کے اوپر گند جما ہوتا ہے لیکن اس کے نیچے سے پانی بہ رہا ہوتا ہے ،
کسی کو حقیر مت جانو،
پسندیدہ عادت
پہلے بیان کر چکا ہوں
پسندیدہ نصیحت
ہمیشہ خواب بڑا دیکھو اور اس خواب میں الله کی رضا کو شامل حال رکھو
پسندیدہ جانور
سب ہی اچھے ہیں
پسندیدہ پرندہ
مجھے اس کے بارے میں کوئی خاص نہیں پتا

کیا کسی جانور سے کوئی سبق سیکھا؟

.....جانوروں کے بھی جب پیٹ بھر جائے تو کسی کو کچھ نہیں کہتے، لیکن انسان
زندگی نے کوئی خاص سبق سکھایا ہے تو بتائیں؟
زندگی سے ایک ہی سبق سیکھا ہے کے ہمت نہیں ہارنی، جو کچھ بھی کرنا ہے جو صحیح ہو تو اس کرو،
ایسا کوئی ہے جس سے دوبارہ ملنے کی آرزو نہ ہو؟
میں کسی سے نفرت نہیں کر سکتا ،
معاف کرنا پسند ہے کہ بدلہ لینا؟
معاف کرنا
کیا کہتے ہیں کہ بدلہ کس وقت لینا ضروری ہے؟
اس وقت جب کوئی جان بوجھ کر کسی کی جان لے، اسے اسلام میں قتل عمد کہتے ہیں ، اس کے بارے میں قصاص اور دیت بھی سوچ کر ہو ورنہ معاشرے میں انارکی پھیلنے کے چانسز ہیں
آستین میں سانپ کبھی دیکھا؟ اگر نہیں تو اچھی بات ہے اور ہاں تو کیسا فیل ہوا اور کیا تدارک کیا؟
مومن ایک ہی سوراخ سے بار بار نہیں ڈسا جاتا،
دوست دشمن کی پہچان کر سکتے ہیں؟
الحمد الله،
کیا الفاظ اور لہجے سے انسان کی پرکھ کر سکتے ہیں؟
کسی حد تک،
کیا چہرہ شناس ہیں؟
کسی حد تک
دھوکا ایک بار ہی کھاتے ہیں کہ بار بار؟
میری عادت ایک ایک بار میں ٹرسٹ کرتا ہوں ہر ایک کا حق ہے ، پھر نہیں چاہے کچھ بھی ہو جائے، یہ چیز مجھے میرے ابو سے ملی ہے
زندگی کی پہلی ترجیح کون ہے آپ کے لیے اور آخری؟
اپنے بچوں کو ایک اچھا انسان اور مسلمان بنانا انشاء الله، دولت شہرت خود ہی آ جاتی ہیں ،

کیا کسی کے لیے زندگی قربان کر سکتے ہیں؟
کسی بھی انسان کے لئے نہیں ، صرف اسلام کے لئے
سب سے پیارا تحفہ آپ کے نذدیک؟کس قسم کے لوگ پسند ہیں؟
کسی کا پیار، پر خلوص
کس قسم کے لوگ ناپسند ہیں؟
بناوٹی، یا اندھی تقلید کرنے والے
زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ
جب ڈاکٹر نے میری بیٹی کو پہلی دفعہ میرے ہاتھوں میں پکڑایا، وہ جذبات پرائس لیس تھے، اور جب پہلی دفعہ بیت الله دیکھا، پتا نہیں کیوں آنکھوں سے آنسو گۓ
خوفناک لمحہ
جب موت قریب سے ہو کر گزر گئی
لمحہ جس نے زندگی بدل ڈالی یا اثر ڈالا
ہے ایک ، لیکن بتا نہیں سکتا
کمزور ترین لمحہ
انسان کمزور ہے ، بس الله سے ہر وقت ہدایت کا طلبگار رہتا ہوں
کبھی زندگی سے بیزار ہوئے؟
کبھی نہیں
کبھی موت کی خواہش ہوئی؟
یہ گناہ ہے، کیونکہ الله کی رحمت سے نا امید ہونا شرک کی علامت ہے
امن پسند ہیں کہ لڑاکے۔
امن پسند
ناراض ہونا پسند ہے کہ منانا؟
بیچ میں
اپنی غلطی مانتے ہیں کہ اڑ جاتے ہیں، ہیں جی؟
اگر غلطی پر ہوں تو ماں لوںگا، انا پرست نہیں ، مسلمان تو عاجز ہوتا ہے
کس موضوع پر باآسانی تقریر کر سکتے ہیں۔ جھٹ دو تین لائنیں لکھ بھی ڈالیں۔
سیرت النبی پر ، دنیا گناہوں کی آلودگی میں لتھڑی ہوئی تھی، انسانیت دم توڑ رہی تھی، عزت آبرو کے آبگینے چور ہو چکے تھے ، ہستی کی نبض و تپش آمادہ ہو گئی تھی کے اس دنیا میں اک حبیب خدا آئے، محبوب کبریا آئے، خیر و الله آئے، پیغمبر رب عرض و سما آئے،والئی بطحا آئے، صاحب کعبہ قوسین و عدنا آئے
کس جانور سے ڈر لگتا ہے؟
جانوروں سے ڈر نہیں لگتا، انسانوں سے لگتا ہے

کہتے ہیں کہ دل کے آئینے میں ایک بار بال آ جائے تو پھر سدا رہتا ہے۔ کیا کہتے ہیں آپ کیا واقعی پھر اس انسان سے دل صاف نہیں ہو سکتا؟
ہاں سچ ہے ، عزت بناتے عمر گزر جاتی ہے ، اور بکھرنے کے لئے ایک لمحہ بھی کافی ہوتا ہے
اعتبار ایک بار ٹوٹ جائے تو جڑتا نہیں، کیا مانتے ہیں یہ بات؟
کسی حد تک، لیکن حالات پر انحصار ہے
بہادری کسے کہتے ہیں؟
معاف کر دینا
حق گوئی پسند ہے کہ موقع محل دیکھنا؟
موقع محل، اس سچ سے بھی کہا فائدہ جس سے فتنہ پھیلے
اپنی کوئی سی تین خواہشات بتائیں جو پوری کرنا چاہتے ہیں؟
١- موت آئے تو ایمان پر
٢- میرے پرنٹس ہمیشہ میرے پاس رہیں
٣- الله مجھے اتنا دے نا جڑے نا تھڑے
اپنی ایک خاص دعا بتائیں۔
اللْهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي
اگر سیاست میں جانے کا موقع ملا تو جائیں گے؟
ضرور ،
اگر آپ کو صدر کا عہدہ مل جائے تو پہلا کام کون سا کریں گے
صدر بیچارہ کیا کر سکتا ہے
لوگوں کو کس ترازو مین تولتے ہیں؟۔
انصاف کے
کوئی ایسی شخصیت جس نے آپ کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے ھوں؟
جب سیرت النبی پڑھی تھی تو میں نے اپنےاندر کافی تبدیلی دیکھی، ویسے مجھے آٹو بایو گرافی پڑھنے کا شوق ہے
لڑکوں میں کون سی خوبیاں پسند ہیں اور لڑکیوں میں ۔
ایک رشتے کو پانے کے لئے سب سے قیمتی رشتے نہ کھو دینا، یہ دونو کے لئے ہے
اور کون سی عادات ناپسند ہیں دونوں میں
سہاروں کی تلاش انسان کو ناکام بنا دیتی ہے ،
خوش گمان ھیں یا جلد بد گمان ھو جاتے ھیں؟
میں جلد رائے نہیں بناتا ، رائے بدلتی رہتی ہے حالات کے ساتھ
وعدہ فورا" کرتے ہیں یا سوچ سمجھ کر؟
سوچ سمجھ کر،
قسم کھاتے ہیں؟
کم،
شرط لگاتے ہیں؟
حرام ہے
ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گے۔
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں
ایک اور آپشن بھی ہونا چاہے، مجھے دریا کے پاس اور کنٹری سائیڈ زیادہ پسند ہے اور اس وقت میں دریا تھیمز کے بلکل پاس رہتا ہوں
ایک اکیلا لیکن دو کو گیارہ کیوں کہتے ہیں؟
کیونکہ الله نے بھی دنیا میں جوڑا ہی اتارا تھا،

Catharsis
26-09-2013, 11:58 PM
ایک باپ ہونے کے ناتے آپ کا کیا خیال ہے کہ اولاد کو جہاں مشکل ہو انہیں ہیلپ آؤٹ کیا جائے یا پھر انہیں مشکلات سے لڑنے اور سیکھنے دیا جانا چاہئیے؟
مشکلات سے بھی وہ اس وقت لڑیں گے جب آپ انہیں اس قابل بنائیں گے، ٹالسائی نے کہا تھا، کے جس کو ماں باپ ادب نہیں سکھاتے، اسے زمانہ ٹھوکریں مار مار کر ادب سکھاتا ہے

آپ کو اگر دنیا مکمل طور پر اپنی خوشی اور مرضی سے سیٹ کرنے دی جائے یعنی آپ کو فل آپشن دیا جائے کہ آپ اپنی فینٹیسی لینڈ بنائیں تو اس میں کیا کیا اہم فیچرز ہوں گے؟
انصاف، انصاف اور انصاف، اس کے بغیر کچھ نہیں

آپ کے نزدیک کیا زیادہ اہم ہے منزل یا راستہ اور کس وجہ سے؟
راستہ ٹھیک نہیں تو منزل کبھی نہیں آتی اور نہ ملتی ہے،

کہا جاتا ہے کہ لاعلمی بھی ایک نعمت ہے۔ آپ اسے کیسے دیکھتے ہیں؟
عقل نئیں تے موجاں ہی موجاں، عقل آ تے سوچاں ہی سوچاں

بحث میں آپ دلیل کو زیادہ عزیز رکھتے ہیں یا بقول اشفاق احمد دلیل چھوڑ کر بندہ بچانے پر یقین رکھتے ہیں؟
اس بحث کا کیا فائدہ جس سے آخر پر لڑائی ہو

کوئی ایسی کامیابی بتائیں جس کے بارے میں آپ یہ سمجھتے ہوں کہ یہ نہ ہی ملتی تو اچھا تھا۔
ایسی کوئی نہیں ہے

آخری سیاسی سوال
آپ فیملی میں جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں یا آمریت پر؟
اس کے درمیان

Kazmi
26-09-2013, 11:59 PM
نام: جو دل میں آئے کہ لیں

تعلیم: علموں بس کریں او یار
کام: کام کے نہ کاج کے، دشمن اناج کے

سوال: پاکستان کے روشن مستقبل اور عالم اسلام کی توقیر کے لئے ہمیں کیا کرنا ہو گا ؟

اب یہ نہ کہ دیجئے گا کہ ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کر سونا ہو گا، یہ ہم آلریڈی کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔

۔

???????????????

Catharsis
27-09-2013, 12:07 AM
???????????????

بھائی ، صبر، دیتا ہوں جواب، پہلے وہ سوال پینڈنگ تھے، اور انشاء الله اس کا جواب ضرور دوں گا،

Catharsis
27-09-2013, 12:09 AM
کشتاج سسٹر نے ہزاروں سوال پوچھے، وہ ہی ختم نہیں ہو رہے

رفعت
27-09-2013, 12:11 AM
اچھا جا رہا ہے آپ کا انٹرویو ۔۔ ویسے مزید سوالات بھی نکلتے ہیں ان جوابات سے۔۔ ;d

وہ رفعت کہاں ہے وہ تو ماہر ہے ایسے سوالات نکالنے میں ۔
میرے انہوں اتنے دنوں بعد مجھے فورم کی پوسٹ پڑھتے ہوئے قہقہہ لگاتے ہوئے دیکھ کر بہت حیران ہو رہے ہیں ۔۔ ارمانس کے سوال میں سنجیدگی کی گردان پڑھ کر اس قدر ہنسی آئی ۔۔

ایسا لگ رہا تھا جیسے انہوں نے سوچا ہوا ہے ایک بندہ سنجیدگی کا سلوگن لگائے کھڑا ہے اور نہیں مان رہا وہ سنجیدہ ہے لیکن ارمان بضد ہیں ان کو قبول کروانے کے لئے۔۔;d۔

میں بزی بزی لیکن ابھی ویک اینڈ ہے تو تھوڑ ا بہت حصہ ڈالتی ہوں نا

میرا نام اب تو سب ہی جانتے ہیں میرے بچے بھی کہتے ہیں اب کہ آپ تو فیمس ہو گئی ہیں ;d
تعلیم واجبی سی
پیشہ۔۔ٹیچنگ کر رہی ہوں ۔۔۔شام میں ٹیوشن پڑھاتی ہوں اور شام کے بعد آن لائن قرآن کلاسز
اس کے علاوہ ایک ہوم بزنس بھی ہے

میرا سب سے پہلا سوال تو یہ کہ آپ کے جوابات میں سے کچھ سوال کروں تو برا تو نہین مانیں گے ۔۔؟

کسی کی غلطی پر غصہ آجائے تو کیسے بی ہیو کرتے ہیں ۔۔تحمل سے یا ایک دم بستی پروگرام ؟

کسی بھی بزنس کو چلانے کے لیے تھوڑا خود غرض ہونا پڑتا ہے ۔۔یہ بات کسی سے سنی تھی کیا آپ بھی مانتے ہیں ؟

تھورا ہلکا پھلکا سوال

خراٹے لیتے ہیں کیا سوتے میں ۔۔؟اور اگر لیتے ہیں تو بھابی سے کتنی بار طعنہ سننے کو مل اہے ؟

گھر کے کاموں میں ہیلپ کرواتے ہیں کیا؟

ابھی بس یہ ٹریلر ہے ان کے جوابات سے آگے کے سوالات کی امید بندھے گی

Catharsis
27-09-2013, 12:18 AM
محبت کو کیا سمجھتے ہیں؟ بہن بھائیوں، ماں باپ سے محبت تو سبھی کو ہوتی ہے۔ میں دوسری والی کی بات کر رہی ہوں۔۔۔
شادی سے پہلے والی پسندیدگی کو کیا سمجھتے ہیں؟
ایک دو دفہ ہوا تھا اتفاق لیکن اس وقت مجھے نہیں پتا تھا کے اس کو محبّت کہتے ہیں بہت مار پڑی تھی ابو سے، میں اس وقت چودہ سال کا تھا:)،

لو میریج ہوئی یا ارینج یا لو پلس ارینج؟
سو فیصد ارینج

اگر لو میریج ہوئی ہے تو اس سوال کا جواب دیں۔
یہ تو سبھی جانتے،مانتے ہیں کہ محبت اندھی ہوتی ہے۔۔۔ آپ کے کیس میں اس اندھے پن کا شکارکون ہوا آپ یا بیگم؟ (بھئ آخر ہمدردی بھی تو کرنی ہے نا ہم کو)

شادی سے پہلے اور شادی کے بعد آپ مزاج میں کیا فرق آیا ہے؟
کافی فرق آیا، پہلے گھر جانے کو دل نہیں کرتا تھا، اب گھر جاتا ہوں

کھانے میں دیر سویر پر کتنی کھپ ڈالتے ہیں اور کیا یہ کھپ ڈالنے سے پہلے دیکھ لیتے ہیں کہ سامنے کون سی ہستی ہے؟
مجھے کبھی بھی کہنا نہیں پڑا ، گھر پہنچنے سے ٢٠ منٹ پہلے فون کر کے میری بیگم اندازہ لگا لیتی ہے کے میں کہاں ہوں ، گھر آ کر کپڑے بدلتا ہوں تو اتنی دیر میں کھانا تیار ہوتا ہے، اگر باہر سے کھانا ہو تو میں آفس سے چلنے سے پہلے آرڈر کر دیتا ہوں، یا تو گھر ڈیلیور ہو جاتا ہے یا کولکیٹ کر لیتا ہوں،

ٹی وی پر حالات حاضرہ کے علاوہ کیا دیکھنا پسند کرتے ہیں؟
ٹی وی پر زیادہ ڈاکومنٹری دیکھتا ہوں ،

میوزک میں کیا سٹائل پسند ہے اور بیگم سے پسند کتنی ملتی جُلتی ہے اس معاملے میں؟
بیگم میری میوزیک نہیں سنتی، گھر میں میوزیک نہیں بجتا

پسندیدہ گلوکاروں کے نام بھی بتا دیجیے ( اگر کوئی ہے تو )
نیّرہ نور، ٹینا ثانی ، آصف مہدی،

شلوار قمیض پہنتے ہیں یا صرف پینٹ شرٹ ہی پسند ہے؟ کپڑے خُود پسند کرتے ہیں یا مسز کو بھی یہ موقع دیتے ہیں؟
شلوار قمیض صرف عید والے دن، آفس میں ڈریس کوٹ سوٹ اور ٹائی ، گھر میں بلکل سادہ، گھٹنوں کے نیچے ٹروزر ، اور ہلکی سی شرٹ ، جو جسم پر بلکل بھاری نہ لگے،

Catharsis
27-09-2013, 12:20 AM
میں بزی بزی لیکن ابھی ویک اینڈ ہے تو تھوڑ ا بہت حصہ ڈالتی ہوں نا

میرا نام اب تو سب ہی جانتے ہیں میرے بچے بھی کہتے ہیں اب کہ آپ تو فیمس ہو گئی ہیں ;d
تعلیم واجبی سی
پیشہ۔۔ٹیچنگ کر رہی ہوں ۔۔۔شام میں ٹیوشن پڑھاتی ہوں اور شام کے بعد آن لائن قرآن کلاسز
اس کے علاوہ ایک ہوم بزنس بھی ہے

میرا سب سے پہلا سوال تو یہ کہ آپ کے جوابات میں سے کچھ سوال کروں تو برا تو نہین مانیں گے ۔۔؟

کسی کی غلطی پر غصہ آجائے تو کیسے بی ہیو کرتے ہیں ۔۔تحمل سے یا ایک دم بستی پروگرام ؟

کسی بھی بزنس کو چلانے کے لیے تھوڑا خود غرض ہونا پڑتا ہے ۔۔یہ بات کسی سے سنی تھی کیا آپ بھی مانتے ہیں ؟

تھورا ہلکا پھلکا سوال

خراٹے لیتے ہیں کیا سوتے میں ۔۔؟اور اگر لیتے ہیں تو بھابی سے کتنی بار طعنہ سننے کو مل اہے ؟

گھر کے کاموں میں ہیلپ کرواتے ہیں کیا؟

ابھی بس یہ ٹریلر ہے ان کے جوابات سے آگے کے سوالات کی امید بندھے گی

آپ کے سوال بھی لائن میں لگ چکے ہیں، انشاء الله جواب دینے کی کوشش کروں گا:)

Catharsis
27-09-2013, 12:28 AM
مرد اور عورت کی برابری کہ کس حد تک قائل ہیں یا آپ کو کس حد تک ایک عورت کی آزادی پسند ہے۔۔؟

اسلام نے جو کچھ کہا ہے اس کے دائرے میں رہ کر عورت کچھ بھی کر لے، بلکہ میں تو اپنی وائف کو کہ رہا ہوں کار ڈرائیو کرنا سیکھو اس سے میرے بوجھ ہلکا ہو گا،

خوبصورتی کس حد تک متاثر کرتی ہے۔ یا اس کو کتنا اہم تصور کرتے ہیں؟
کسی چیزکو خوبصورت کہ کر بھی شائد میں خوبصورتی کا حق ادا نہ کر سکوں، کیونکہ الله نے بنائی ہے

کیا آپ کو لگتا ہے آپ ایک کامیاب انسان ہیں۔۔ کہ جو زندگی سے حاصل کرنا چاہا تھا وہ حاصل کرلیا۔ یعنی جس پوزیشن میں ابھی آپ ہیں اس سے مطمئین ؟
پتا نہیں آپ کس کو کامیابی کہتی ہیں، کیا پیسہ زیادہ کمانا کامیابی ہے؟ میں کامیابی اسکو مانتا ہوں جب آپ آخرت کا بھی کچھ کرو، دنیا بناتے اپنی آخرت خراب کر لوں تو وہ کامیابی تو نہ ہوئی ،

Catharsis
27-09-2013, 01:49 AM
نام: جو دل میں آئے کہ لیں
تعلیم: علموں بس کریں او یار
کام: کام کے نہ کاج کے، دشمن اناج کے

سوال: پاکستان کے روشن مستقبل اور عالم اسلام کی توقیر کے لئے ہمیں کیا کرنا ہو گا ؟

اب یہ نہ کہ دیجئے گا کہ ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کر سونا ہو گا، یہ ہم آلریڈی کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔

۔

آج ہمارے سامنے ، عالم اسلام کی زبوں حالی ، دنیا اسلام کی بیکسی اور بے بسی آپ کے سامنے ہے ، اس کا حل بھی کتاب ا سنت میں موجود ہے ، کہ آج جب کہ مسلمان ہر گے دور سے زیادہ ہیں ، ہر گزرے ہوۓ زمانے سے تعداد میں زیادہ ، قوت میں زیادہ طاقت میں زیادہ ، ،مال و دولت کی فراوانی میں زیادہ ہیں
کیا ہوا ہے؟کہ اتنی کثرت کے باوجود ، مال و دولت کی اتنی فراوانی کے باوجود پھر بھی زبوں حالی کا شکار ہیں دشمنوں کے ہاتھ مجبور ہیں، مظلوم ہیں ، آج ہماری حالت یہ ہے کہ دنیا کا کوئی بھی اسلامی ملک ایسا نہیں ہے ، جو آزادی کی اور عزت کی نعمتوں سے مالا مال ہو
نام کے طور پر تو پچپن سے زیادہ اسلامی ملک آزاد موجود ہیں ، لیکن پچپن ممالک میں سے ایک ملک بھی سر اٹھا کر یہ نہیں کہ سکتا کہ وہ واقعی عزت کی خود مختاری کی اور اختیار کی زندگی گزار رہا ہے
کوئی امریکہ کا محتاج ہے ، کوئی روس کا محتاج ہے ،کوئی برطانیہ کا محتاج ہے کوئی فرانس کا اور کوئی چائنا کا
یہ بذات خود ایک ایسا موضح ہے کے ہماری بد حالی ، ہماری زبوں حالی کس وجہ سے ہے، سوچنا آدمی چاہے تو لمحے بھر کے لئے سوچے، نہ سوچنا چاہے تو برس ہا برس سوچتا رہے حقیقت کا ادراک نہیں کر سکتا
سوچنے والوں کے لئے قران کی ایک آیت ہی کافی ہے
سورہ طہ کی آیتوں ایک سو چوبیس سے لے کر ایک سو چھبیس تک پڑھ لیں،
جس کا مفہوم ہیں
او لوگوں سن لو ، میرا قران تم چھوڑ دو گے میری رحمتیں تمہیں چھوڑ دیں گی
ہماری بد بختگی کا حال یہ ہے کے قرآن کو ہم نے چھوڑ دیا ہے قران والے نے ہمکو چھوڑ دیا ہے
آج مجھے سرور کونین ، رسول ثقلین کا وہ ارشاد گرامی یاد آتا ہے
آپ نے کہا لوگوں سن لو
ایک دن آئے گا قومیں تم پر اس طرح ٹوٹ پڑیں گی جس طرح بھوکے کھانے پر ٹوٹتے ہیں
سننے والا کوئی بدر کا مجاہد، حنین کا غازی تھا
الله کے رسول، کیا اس وقت ہم تین سو تیرہ بھی نہیں ہوں گے؟
آپ نے کہا، نہیں تین سو تیرہ کی بات کیا ہے ، تم اتنے لا تعداد اور بے شمار ہوں گے ، کہ تمہیں گنا نہ جا سکے گا
آقا پھر کیا ہو گا، سبب کیا ہو گا،
آپ نے کہا، اسلام نام باقی رہ جائے گا، مسلمان باقی نہیں رہے گا ، پھر تم پانی کے اوپر نمودار ہونے والے بلبلوں کی ماند ہو گے

آج ہم ایک ارب سے زیادہ ، کبھی ہم تین سو تیرا تھے ، کفر پر لرزاں طاری تھا،
اور ایک دن آیا، مسلمانوں کی تعداد صرف آٹھ ہزار ، خالد بن ولید، رضی الله عنہہ ان کا کمانڈر تھا
مقابل ڈیڑھ لاکھ کا لشکر جرار لے کر آیا
کہنے والے نے کہا، سپہ سالار، سالار جیش محمد صلی الله علیہ و سلم ، کیسے مقابلہ کریں گے
امیر المومنین کو خط لکھو ، مدد کے لئے کوئی لشکر روانہ کرے
حضرت خالد بن ولید نے جواب دیا کے آٹھ ہزار کے لشکر کو کم نہیں کہا جا سکتا
کہا نہیں
آپ خط لکھیں
مومن وہ تھے ، جن کے معاملات مشوروں سے طے ہوتے تھے ، اور مشوروں کے لئے خوش آمدی اکٹھے نہیں کیے جاتے تھے محمد صلی الله علیہ و سلم کے وفادار اکٹھے کیے جاتے تھے
امیر المومنین ، کو خط لکھا جس میں حضرت خالد بن ولید نے کہا، کے امیر المومنین نے کہا کے میں تو کم نہیں سمجھتا لیکن ساتھیوں کے اصرار ہے کے مدد کے لئے کوئی لشکر روانہ کیا جائے
عیشا کی نماز کے وقت قاصد پہنچا
امیر المومنین ، نماز سے فارغ ہوۓ
قاصد نے حضرت خالد کا خط پڑھا
چہرے پر شکن تک نمودار نہ ہوئی
باقی لوگ پریشان مضطرب، کےقاصد تم ایسے وقت آئے ہو کے مدینہ میں ایک جواں بھی لڑنے کے لئے نہیں ہے
کوئی کسریٰ سے لر رہا ہے، کوئی قیصر سے لڑ رہا ہے
؛لیکن حضرت عمر بن خطاب نے کہا کے قاصد آرام کرو ،،صبح فجر کی نماز کے بعد ہم خالد کی مدد کے لئے لشکر روانہ کریں گے
صبح فجر کی نماز کی بعد ، حضرت عمر نے کہا کے تم میں طلحہ رضی الله عنہ موجود ہے ؟
حضرت طلحہ کھڑے ہوۓ اور کہا ، امیر المومنین، موجود ہوں
آپ نے کہا کے طلحہ جاؤ، جنگ کے لئے تیار ہو کر آؤ
حضرت عمر نے پھر کہا کے
کیا زبیر موجود ہے ؟
کہا امیر المومنین حاضر ہوں
کہا جاؤ، اپنے گھر والوں کو الوداع کہ کر آؤ
آپ نے کہا کے خالد کے لشکر کی مدد کے لئے میں آپ دونو کو روانہ کر رہا ہوں
حضرت خالد نے مجھ سے مدد مانگی کہ لشکر بھیجو، میں صرف تم دونو کو بھیج رہا ہوں
خط لکھا ،
امیر المومنین،عمر ابن خطاب کی طرف سے خالد کے نام
خالد میں تیری مدد کے لئے
طلحہ اور زبیر کی صورت میں ، اس لشکر کو روانہ کر رہا ہوں کہ دنیا کا سارا کفر ان کو شکست نہیں دے سکتا
حضرت طلحہ وہ ہیں، جب غزوہ احد میں دشمنوں نے تیروں کے بوچھاڑ کی تو آپ نے اپنا سینہ آگے کر دیا، اور کہا آقا، فکر نہ کریں ، طلحہ کی ابھی پشت باقی ہے
اور زبیر وہ ہیں جب دشمنوں نے حضور کو مارنے کا ارادہ کیا تو امام کائنات نے کہا تھا کے کون ہے جو محمد کے دروازے پر پہرا دے، جنت میں فرشتے اس کے دروازے پر پہرا دیں گے ، حضرت زبیر اٹھ کر کھڑے ہوۓ کے رسول الله میں حاضر ہوں اور آپ نے کہا کے جب تک میرے جسم میں جان باقی ہے دنیا کی کوئی آفت آپ تک نہیں آئے گی
اس جنگ میں دشمن ستر ہزار لاشیں چھوڑ کر بھاگ گیا تھا

وہ کون تھے؟ وہ تھے اسلام ماننے والے،امام کائنات کا فرمان ماننے والے
اور ہم کون ہیں؟
اقبال نے اعقاب کی زبان سے کہلوایا تھا
تو رزق اپنا ڈھونڈتی ہے خاک راہ میں
میں نا سپہر کو نہیں لا تا نگاہ میں !

KishTaj
27-09-2013, 07:03 AM
کشتاج سسٹر نے ہزاروں سوال پوچھے، وہ ہی ختم نہیں ہو رہے

ارے ابھی کہاں۔۔۔
آپ تو مجھے شرمندہ کئیے دے رہے ہیں۔۔;d۔
یہ لیں اسی خوشی میں تھوڑے سے سوالات اور ہو جائیں۔
~

پہلے کچھ کاپی پیسٹ۔۔۔
گھریلو جھگڑے میں آپ کے خیال میں زیادہ قصور وار کون ہوتا ہے ۔۔ میاں یا بیوی۔؟؟
بچوں کو بگاڑنے یا سنوارنے میں زیادہ ہاتھ کس کا ہوتا ہے۔ ماں،باپ، یا معاشرہ۔
کون سے مہمان باعث رحمت اور کونسے باعث زحمت ہوتے ہیں۔ باعث زحمت مہمانوں کو بھگانے کا کوئی تیر باہدف نسخہ بتائیے۔
اگر آپ کو ہاتھی دیا جائے (چھپانے کو) تو کہاں چھپائیں گے؟
اگر آپ کو ایک دن کے لیے ایک ویران جزیرے پر بھیجا جائے تو کیا تین چیزیں لے کر جائیں گے؟
جب سنڈریلا کا گھنٹہ (لوڈ شیڈنگ) بجتا ھے تو سنڈریلا کے گھر والوں (کے ای ایس سی) کے لیے کیا القابات منہ سے نکلتے ھیں؟
آپ کو منڈے کی دن کی سب سے اچھی اور سب سے بری بات کون سی لگتی ہے۔(صبح صبح جلدی اٹھنے کے علاوہ)
کبھی رشوت دی یا لی؟
کونسے جانور سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ چھپکلی اور چوہے کے علاوہ۔
کیا بچپن میں پڑی ہوئی والدین کی کوئی پٹائی یاد ہے۔ جس کے ساتھ کوئی یاد جڑی ہو اور وہ پٹائی یادگار ہو گئی ہو(یہی کوئی شرارت یا چھوٹی کو مارنے کی وجہ سے)۔
اگر کوئی پرانی دوست راستے میں مل جائے اور آپ آفس (کام) سے لیٹ ہو رہے ہوں تو کیا کریں گی۔ اس کو ملنے کا کوئی دوسرا وقت دیں گے یا آفس بتا دیں گے کہ آپ لیٹ ہو جائیں گے۔
کبھی دل کیا کہ کسی کو بہت ماریں۔ (مطلب پٹائی کریں)۔

تعلیم اور جاب ساتھ ساتھ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے ٹائم کو مینج کرنا اور بعض دفعہ سخت محنت اور کوشش کے باوجود کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جسکا نتیجہ ناکامی ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پل آیا ہے تو اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے ۔۔۔ بہت مایوس ہوتے ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا پہلے سے زیادہ محنت کرنے کا عزم کرتے ہیں ؟
ہر انسان میں بہت سی عادتیں ہوتی ہیں کچھ اچھی اور کچھ بری ذرا یہ بتائیں کہ کون ایسی عادت ہے جو اب تک آپ کوشش کے باوجود نہیں ترک نہیں کر سکے؟
اور کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکے؟
آج کے حالات و واقعات کی بیس پر اپنے آنے والے کل کے بارے میں کچھ سوچتے ہیں؟ (میرا مطلب فیوچر پلاننگ کرتے ہیں۔
اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گے ۔۔۔
آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔
اب ذرا یہ بتائیں کہ اخلاقی ذمہ داری اور مذہیبی ذمہ داری میں سے اگر انسان کسی ایک سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟
جب اتنے کلوذ رشتے ہوں تو کیا انکو یوں ایسی وجہ بیاں کر کے راہ فرار اختیار کی جائے تو کیا پھر بھی خوشخال زندگی گزاری جاسکتی ہے ؟
۔ انسانی زندگی ایک بہت سادہ اصول کے تحت چلتی ہے Give and Take کیا کہتے ہیں اس اصول کے بارے میں کیا یہ تین لفظوں کے اصول پر عمل کرنا اتنا ہی سادہ اور آساں ہے ؟
وہ کون سی جگہ/مقام/ کام/ ایسا ہے جس/جہاں کو/پر کرنے /جانے کو آپ کا کبھی دل نہیں کیا مگر مجبورا جانا پرٹا ہے ؟
کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتے ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال چل رہے ہیں نا تو تھوڑا سا تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )~۔
آپ کنجوس ہیں یا فراخ دل ہیں ؟
اپنے آپ کو سب کے سامنے کوئی مشورہ یا کوئی نصیحت یا صلاح دینا چاہیں گے؟

یہ میرے اپنے سوالات ہیں:)۔

روٹی پکانا آتی ہے؟ کبھی ٹرائی کی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔؟
کارٹون دیکھتے ہیں؟ کونسا پسند ہے؟
بچپن میں کہانیاں سنتے یا پڑھتے تھے بچوں والی ۔۔۔
صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گے؟
جب بیمار ہوتے ہیں تو کیا چڑچڑے ہوجاتے ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلے ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
گھر داری پسند ہے ، گھرداری کے کونسے کاموں سے بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں ذیادہ؟
بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا
بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گے؟
نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹے رہتے ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟
قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتے ہیں یا ایسے ہی؟
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتی ہیں یا؟
کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کرتے ہیں؟
اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکے ہیں۔۔۔؟
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں؟
کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔ پکنک پر جاتے ہیں؟ سیر و تفریح کے لیئے آپ کی نظر میں سب سے بہترین جگہ؟
کیا کبھی اونٹ ، بگھی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے؟
کرکٹ دیکھتے ہیں؟ ۔۔۔ کونسا کرکٹر پسند ہے اور کونسا ناپسند؟
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔ کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔۔
آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔ تو آپ کیا کرتے ہیں؟ کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا وہاں سے چلے جاتے ہیں یا خاموشی سے سنتے رہتے ہیں یا مذید غصہ دلاتے ہیں؟
کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں؟
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟
کسی کے تھپڑ لگایا ہے؟
پانی کیسے پیتے ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔ یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خود کو تین لفظوں میں بیان کریں۔

Armaans
27-09-2013, 11:30 AM
ارمان آپ فوج میں ہے؟
کیا کرتے ہیں فوج میں؟
عفان بھائی
فوج میں انٹرسٹ تھا جانے کا
لیکن اللہ کے فضل اور کرم سے پنجاب پولیس میں آ گیا۔
اب میں بطوراسسٹنٹ سب انسپکٹر پنجاب پولیس کی ڈیوٹی سر انجام دیتا ہوں اور عوام کی مدد اور حفاظت کے لیے ہر وقت کوشاں رہتا ہوں۔
چاہے آن ڈیوٹی ہوں چاہے آف ڈیوٹی
NO FEAR
;):);)

Catharsis
27-09-2013, 11:41 AM

In which city you are appointed?

Kazmi
27-09-2013, 11:42 AM
آج ہمارے سامنے ، عالم اسلام کی زبوں حالی ، دنیا اسلام کی بیکسی اور بے بسی آپ کے سامنے ہے ، اس کا حل بھی کتاب ا سنت میں موجود ہے ، کہ آج جب کہ مسلمان ہر گے دور سے زیادہ ہیں ، ہر گزرے ہوۓ زمانے سے تعداد میں زیادہ ، قوت میں زیادہ طاقت میں زیادہ ، ،مال و دولت کی فراوانی میں زیادہ ہیں
کیا ہوا ہے؟کہ اتنی کثرت کے باوجود ، مال و دولت کی اتنی فراوانی کے باوجود پھر بھی زبوں حالی کا شکار ہیں دشمنوں کے ہاتھ مجبور ہیں، مظلوم ہیں ، آج ہماری حالت یہ ہے کہ دنیا کا کوئی بھی اسلامی ملک ایسا نہیں ہے ، جو آزادی کی اور عزت کی نعمتوں سے مالا مال ہو
نام کے طور پر تو پچپن سے زیادہ اسلامی ملک آزاد موجود ہیں ، لیکن پچپن ممالک میں سے ایک ملک بھی سر اٹھا کر یہ نہیں کہ سکتا کہ وہ واقعی عزت کی خود مختاری کی اور اختیار کی زندگی گزار رہا ہے
کوئی امریکہ کا محتاج ہے ، کوئی روس کا محتاج ہے ،کوئی برطانیہ کا محتاج ہے کوئی فرانس کا اور کوئی چائنا کا
یہ بذات خود ایک ایسا موضح ہے کے ہماری بد حالی ، ہماری زبوں حالی کس وجہ سے ہے، سوچنا آدمی چاہے تو لمحے بھر کے لئے سوچے، نہ سوچنا چاہے تو برس ہا برس سوچتا رہے حقیقت کا ادراک نہیں کر سکتا
سوچنے والوں کے لئے قران کی ایک آیت ہی کافی ہے
سورہ طہ کی آیتوں ایک سو چوبیس سے لے کر ایک سو چھبیس تک پڑھ لیں،
جس کا مفہوم ہیں
او لوگوں سن لو ، میرا قران تم چھوڑ دو گے میری رحمتیں تمہیں چھوڑ دیں گی
ہماری بد بختگی کا حال یہ ہے کے قرآن کو ہم نے چھوڑ دیا ہے قران والے نے ہمکو چھوڑ دیا ہے
آج مجھے سرور کونین ، رسول ثقلین کا وہ ارشاد گرامی یاد آتا ہے
آپ نے کہا لوگوں سن لو
ایک دن آئے گا قومیں تم پر اس طرح ٹوٹ پڑیں گی جس طرح بھوکے کھانے پر ٹوٹتے ہیں
سننے والا کوئی بدر کا مجاہد، حنین کا غازی تھا
الله کے رسول، کیا اس وقت ہم تین سو تیرہ بھی نہیں ہوں گے؟
آپ نے کہا، نہیں تین سو تیرہ کی بات کیا ہے ، تم اتنے لا تعداد اور بے شمار ہوں گے ، کہ تمہیں گنا نہ جا سکے گا
آقا پھر کیا ہو گا، سبب کیا ہو گا،
آپ نے کہا، اسلام نام باقی رہ جائے گا، مسلمان باقی نہیں رہے گا ، پھر تم پانی کے اوپر نمودار ہونے والے بلبلوں کی ماند ہو گے

آج ہم ایک ارب سے زیادہ ، کبھی ہم تین سو تیرا تھے ، کفر پر لرزاں طاری تھا،
اور ایک دن آیا، مسلمانوں کی تعداد صرف آٹھ ہزار ، خالد بن ولید، رضی الله عنہہ ان کا کمانڈر تھا
مقابل ڈیڑھ لاکھ کا لشکر جرار لے کر آیا
کہنے والے نے کہا، سپہ سالار، سالار جیش محمد صلی الله علیہ و سلم ، کیسے مقابلہ کریں گے
امیر المومنین کو خط لکھو ، مدد کے لئے کوئی لشکر روانہ کرے
حضرت خالد بن ولید نے جواب دیا کے آٹھ ہزار کے لشکر کو کم نہیں کہا جا سکتا
کہا نہیں
آپ خط لکھیں
مومن وہ تھے ، جن کے معاملات مشوروں سے طے ہوتے تھے ، اور مشوروں کے لئے خوش آمدی اکٹھے نہیں کیے جاتے تھے محمد صلی الله علیہ و سلم کے وفادار اکٹھے کیے جاتے تھے
امیر المومنین ، کو خط لکھا جس میں حضرت خالد بن ولید نے کہا، کے امیر المومنین نے کہا کے میں تو کم نہیں سمجھتا لیکن ساتھیوں کے اصرار ہے کے مدد کے لئے کوئی لشکر روانہ کیا جائے
عیشا کی نماز کے وقت قاصد پہنچا
امیر المومنین ، نماز سے فارغ ہوۓ
قاصد نے حضرت خالد کا خط پڑھا
چہرے پر شکن تک نمودار نہ ہوئی
باقی لوگ پریشان مضطرب، کےقاصد تم ایسے وقت آئے ہو کے مدینہ میں ایک جواں بھی لڑنے کے لئے نہیں ہے
کوئی کسریٰ سے لر رہا ہے، کوئی قیصر سے لڑ رہا ہے
؛لیکن حضرت عمر بن خطاب نے کہا کے قاصد آرام کرو ،،صبح فجر کی نماز کے بعد ہم خالد کی مدد کے لئے لشکر روانہ کریں گے
صبح فجر کی نماز کی بعد ، حضرت عمر نے کہا کے تم میں طلحہ رضی الله عنہ موجود ہے ؟
حضرت طلحہ کھڑے ہوۓ اور کہا ، امیر المومنین، موجود ہوں
آپ نے کہا کے طلحہ جاؤ، جنگ کے لئے تیار ہو کر آؤ
حضرت عمر نے پھر کہا کے
کیا زبیر موجود ہے ؟
کہا امیر المومنین حاضر ہوں
کہا جاؤ، اپنے گھر والوں کو الوداع کہ کر آؤ
آپ نے کہا کے خالد کے لشکر کی مدد کے لئے میں آپ دونو کو روانہ کر رہا ہوں
حضرت خالد نے مجھ سے مدد مانگی کہ لشکر بھیجو، میں صرف تم دونو کو بھیج رہا ہوں
خط لکھا ،
امیر المومنین،عمر ابن خطاب کی طرف سے خالد کے نام
خالد میں تیری مدد کے لئے
طلحہ اور زبیر کی صورت میں ، اس لشکر کو روانہ کر رہا ہوں کہ دنیا کا سارا کفر ان کو شکست نہیں دے سکتا
حضرت طلحہ وہ ہیں، جب غزوہ احد میں دشمنوں نے تیروں کے بوچھاڑ کی تو آپ نے اپنا سینہ آگے کر دیا، اور کہا آقا، فکر نہ کریں ، طلحہ کی ابھی پشت باقی ہے
اور زبیر وہ ہیں جب دشمنوں نے حضور کو مارنے کا ارادہ کیا تو امام کائنات نے کہا تھا کے کون ہے جو محمد کے دروازے پر پہرا دے، جنت میں فرشتے اس کے دروازے پر پہرا دیں گے ، حضرت زبیر اٹھ کر کھڑے ہوۓ کے رسول الله میں حاضر ہوں اور آپ نے کہا کے جب تک میرے جسم میں جان باقی ہے دنیا کی کوئی آفت آپ تک نہیں آئے گی
اس جنگ میں دشمن ستر ہزار لاشیں چھوڑ کر بھاگ گیا تھا

وہ کون تھے؟ وہ تھے اسلام ماننے والے،امام کائنات کا فرمان ماننے والے
اور ہم کون ہیں؟
اقبال نے اعقاب کی زبان سے کہلوایا تھا
تو رزق اپنا ڈھونڈتی ہے خاک راہ میں
میں نا سپہر کو نہیں لا تا نگاہ میں !

براہ کرم اس جواب کو اپنے بلاگ میں ڈال دیں تاکہ اس پر وہاں گفتگو ہو سکے۔

KishTaj
27-09-2013, 11:47 AM
In which city you are appointed?

ارمان بھائی کے انٹرویو کے لئے الگ سے تھریڈ بنا دوں کیا;d۔

~عفان بھائی! مذاق کر رہی ہوں سیریس نہ لے جائیے گا۔

اور ارمان بھائی! یہ مذاق نہیں ہے اس پر ذرا سنجیدگی سے غور فرمائیے گا۔;d

Catharsis
27-09-2013, 11:51 AM
براہ کرم اس جواب کو اپنے بلاگ میں ڈال دیں تاکہ اس پر وہاں گفتگو ہو سکے۔

آپ نے حکم کیا اور میں نے بلاگ میں ڈال دیا

Armaans
27-09-2013, 11:56 AM
In which city you are appointed?
my residency and post both are in Lahore.

Catharsis
27-09-2013, 05:29 PM
گھریلو جھگڑے میں آپ کے خیال میں زیادہ قصور وار کون ہوتا ہے ۔۔ میاں یا بیوی۔؟؟
گھریلو جھگڑے میں حالات ، وسائل کی کمی وغیرہ ذمہ دار ہوتے ہیں انسان نہیں
بچوں کو بگاڑنے یا سنوارنے میں زیادہ ہاتھ کس کا ہوتا ہے۔ ماں،باپ، یا معاشرہ۔
بچے تو پودوں کی طرح ہوتے ہیں، بہت پیار سے رکھوالی کرنی پڑتے ہیں ، ماں، باپ، استاد، سب اپنا حصہ ڈالتے ہیں
کون سے مہمان باعث رحمت اور کونسے باعث زحمت ہوتے ہیں۔ باعث زحمت مہمانوں کو بھگانے کا کوئی تیر باہدف نسخہ بتائیے۔
مہمان الله کی رحمت ہوتے ہیں، زحمت نہیں، بس مہمان وقت کو دیکھ کر آئے
اگر آپ کو ہاتھی دیا جائے (چھپانے کو) تو کہاں چھپائیں گے؟
یہ سوال مجھے سمجھ نہیں آیا، کیا یہ ہاتھی چوری کا ہے جو آپ مجھے چھپانے کو کہ رہی ہیں
اگر آپ کو ایک دن کے لیے ایک ویران جزیرے پر بھیجا جائے تو کیا تین چیزیں لے کر جائیں گے؟
میرا بستر، کمپوٹر

جب سنڈریلا کا گھنٹہ (لوڈ شیڈنگ) بجتا ھے تو سنڈریلا کے گھر والوں (کے ای ایس سی) کے لیے کیا القابات منہ سے نکلتے ھیں؟
یو کے میں ، میں نے یہ مسئلہ کبھی نہیں دیکھا، کبھی لوڈ شیڈ انگ نہیں ہوئی ، ٢٠١٥ کے بعد یہاں مسئلہ پڑے گا لیکن انہوں نے پلاننگ ابھی سے شروع کر دی ہے
آپ کو منڈے کی دن کی سب سے اچھی اور سب سے بری بات کون سی لگتی ہے۔(صبح صبح جلدی اٹھنے کے علاوہ)
منڈے کافی بزی ہوتا ہے اور الله کا شکر ادا کرتا ہوں کے کام چل رہا ہے
کبھی رشوت دی یا لی؟
پاکستان میں تو بہت دفعہ اس کے علاوہ تو وہاں کام ہی نہیں چلتا
کونسے جانور سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ چھپکلی اور چوہے کے علاوہ۔
میں نے پہلے کہا کے جانوروں سے ڈر نہیں لگتا، انسان سے لگتا ہے
کیا بچپن میں پڑی ہوئی والدین کی کوئی پٹائی یاد ہے۔ جس کے ساتھ کوئی یاد جڑی ہو اور وہ پٹائی یادگار ہو گئی ہو(یہی کوئی شرارت یا چھوٹی کو مارنے کی وجہ سے)۔
بہت دفعہ مار پڑی ہے
اگر کوئی پرانی دوست راستے میں مل جائے اور آپ آفس (کام) سے لیٹ ہو رہے ہوں تو کیا کریں گی۔ اس کو ملنے کا کوئی دوسرا وقت دیں گے یا آفس بتا دیں گے کہ آپ لیٹ ہو جائیں گے۔
بیگم کے پاس بیٹھا کر خود آفس چلا جاؤں گا،
کبھی دل کیا کہ کسی کو بہت ماریں۔ (مطلب پٹائی کریں)۔
ہاں جی، پاکستان میں کرپٹ لوگوں اور خاص کر جو پھول جیسے بچوں کو مسل کر رکھ دیتے ہیں ان کو مارنا نہیں چاہے، مار ہی دینا چاہے

تعلیم اور جاب ساتھ ساتھ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے ٹائم کو مینج کرنا اور بعض دفعہ سخت محنت اور کوشش کے باوجود کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جسکا نتیجہ ناکامی ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پل آیا ہے تو اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے ۔۔۔ بہت مایوس ہوتے ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا پہلے سے زیادہ محنت کرنے کا عزم کرتے ہیں ؟

میری بیگم بہت تعاون کرنے والی ہے، ماشاء الله، میں اس وقت دو مختلف قسم کے بزنس چلا رہا ہوں اور بہت صفت کرنا پڑتا ہے لیکن اس نے ہمیشہ تعاون کیا ہے
ہر انسان میں بہت سی عادتیں ہوتی ہیں کچھ اچھی اور کچھ بری ذرا یہ بتائیں کہ کون ایسی عادت ہے جو اب تک آپ کوشش کے باوجود نہیں ترک نہیں کر سکے؟
گھر میں آ کر بھی کام کرنے کی، اکثر چھٹی والے دن بھی مصروف ہوتا ہوں اور کمپوٹر کے آگے بیٹھا رہتا ہوں
اور کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکے؟
میں عربی زبان کو سیکھنا چاہ رہا ہوں ،
آج کے حالات و واقعات کی بیس پر اپنے آنے والے کل کے بارے میں کچھ سوچتے ہیں؟ (میرا مطلب فیوچر پلاننگ کرتے ہیں۔
یہی میرا کام ہے، میں پراجکٹ پلاننگ بھی تو کرتا ہوں
اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گے ۔۔۔
میں معاف کر دوں گا انشاء الله
آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔
یہ اسکی مہربانی ہے،
اب ذرا یہ بتائیں کہ اخلاقی ذمہ داری اور مذہیبی ذمہ داری میں سے اگر انسان کسی ایک سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟
دونو لازم ملزوم ہیں، اگر میں یہ کہوں حیا اور ایمان میں سے اگر ایک چلا جائے تو دوسرا اپنے آپ چلا جاتا ہے
جب اتنے کلوذ رشتے ہوں تو کیا انکو یوں ایسی وجہ بیاں کر کے راہ فرار اختیار کی جائے تو کیا پھر بھی خوشخال زندگی گزاری جاسکتی ہے ؟
۔ انسانی زندگی ایک بہت سادہ اصول کے تحت چلتی ہے Give and Take کیا کہتے ہیں اس اصول کے بارے میں کیا یہ تین لفظوں کے اصول پر عمل کرنا اتنا ہی سادہ اور آساں ہے ؟

نیکی کر دریا میں ڈال، مطلب، انسانوں سے ریوارڈ لینے کی امید مت رکھو، اچھا کرو بس ، اوپر الله ہے جو سب دیکھ رہا ہے
وہ کون سی جگہ/مقام/ کام/ ایسا ہے جس/جہاں کو/پر کرنے /جانے کو آپ کا کبھی دل نہیں کیا مگر مجبورا جانا پرٹا ہے ؟
ایسی کوئی جگہ نہیں ہے
کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتے ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال چل رہے ہیں نا تو تھوڑا سا تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )
بہادری کا یہ کہوں کے اگر کوئی جان بوجھ کر مارنے پر آئے تو پھر اس وقت تک نہیں چھوڑوں گا جب تک وہ نہیں یا میں نہیں
شریف آدمی جب بدمعاشی پر آئے تو اس سے بڑا بدمعاش کوئی نہیں ہوتا، اس لئے عوام کو اپنی طاقت کا اندازہ لگانا چاہے - یہ الفاظ گاندھی نے کہے تھے
آپ کنجوس ہیں یا فراخ دل ہیں ؟
ہر بات نہیں بتائی جاتی

روٹی پکانا آتی ہے؟ کبھی ٹرائی کی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔؟
کبھی نہیں بنائی
کارٹون دیکھتے ہیں؟ کونسا پسند ہے؟
بہت زیادہ، مجھے انیمٹڈ فلمیں بہت پسند ہیں ، خاص کر تھری ڈی پر، اور گھر پر اسکا مکمل انتظام ہے،
بچپن میں کہانیاں سنتے یا پڑھتے تھے بچوں والی ۔۔۔
بہت،
صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
صبح کی سیر
اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گے؟
تربوز
جب بیمار ہوتے ہیں تو کیا چڑچڑے ہوجاتے ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
بس سو جاتا ہوں
کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلے ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
بہت، بیڈ منٹن، لڈو وغیرہ
گھر داری پسند ہے ، گھرداری کے کونسے کاموں سے بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں ذیادہ؟
ہم جب نئی ڈش بنانے کا پلان کرتے ہیں تو میں بیگم کا بھرپور ساتھ دیتا ہوں ،
بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا
بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گے؟
میں گاری نکالوں گا اور سمندر کے کنارے یا کوئی پرسکون جگا پر چلا جاؤں گا
نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹے رہتے ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟
نیند آجاتی ہے الحمد الله
قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتے ہیں یا ایسے ہی؟
میں تحقیق کے ساتھ پڑھتا
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتی ہیں یا؟
ہاں جی ، اس کا حوصلہ بڑھاتا ہوں
کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
سوٹ یعنی پینٹ کوٹ، بے تحاشا ٹائیاں ، شرٹس
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کرتے ہیں؟
بچپن میں کرتا تھا
اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکے ہیں۔۔۔؟
بہت دفعہ کرسی سے وغیرہ
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں؟
نہیں ، لیکن اب انشاء الله اپنے بچوں کو پڑھاؤں گا
کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔ پکنک پر جاتے ہیں؟ سیر و تفریح کے لیئے آپ کی نظر میں سب سے بہترین جگہ؟
رولر کوسٹر، بچوں کے لئے ڈزنی لینڈ، اور خوبصورتی کے لحاظ سے سوئٹزر لینڈ کی ایلپ http://en.wikipedia.org/wiki/Swiss_Alps
لیکن پاکستان میں لالہ زار
اور اگر پکنک کرنی ہو تو فرانس کا ریور سین بہت خوبصورت ہے اور ، میرے گھر کے پیچھے ریور تھیمز ،
کیا کبھی اونٹ ، بگھی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
اونٹ کی کی ہے ، اور گھوڑے کی بھی
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
سوئمنگ آتی ہے ، اور یہ میری ورزش ہے
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے؟
ڈرنا کیوں؟ جو ڈر گیا وہ مر گیا اور جو نہیں ڈرا وہ بہ مر گیا
کرکٹ دیکھتے ہیں؟ ۔۔۔ کونسا کرکٹر پسند ہے اور کونسا ناپسند؟
کرکٹ دیکھتا ہوں ، اور فٹ بال بھی
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔ کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی
انصاف ۔۔
آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔ تو آپ کیا کرتے ہیں؟ کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا وہاں سے چلے جاتے ہیں یا خاموشی سے سنتے رہتے ہیں یا مذید غصہ دلاتے ہیں؟
کوشش کرتا ہوں میری بات سے کسی کو تکلیف نہ ہو، اگر کوئی ہو جائے تو مناتے ہیں اور معاملے کو ٹھنڈا کرتے ہیں

کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
نہیں
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں؟
اپنا خیال رکھنا اور دوسروں کا بھی
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟
اس کے پاس جاؤں گا اور اپنا تعارف کرواؤں گا
کسی کے تھپڑ لگایا ہے؟
یس،
پانی کیسے پیتے ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔ یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوشش کرتا ہوں کے سنت کے مطابق پیوں
خود کو تین لفظوں میں بیان کریں۔
Enthusiastic/Passionate to do
Realistic and Idealistic (both) - which are the part of practical
and Peaceful
__________________
اپنے آپ کو سب کے سامنے کوئی مشورہ یا کوئی نصیحت یا صلاح دینا چاہیں گے؟
اپنی اصلاح کا سلسلہ چلتا ہی رہتا ہے

بنت احمد
27-09-2013, 06:52 PM
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
زندگی بے بندگی شرمندگی

سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
صرف جانور سیاست نہیں کرتے

خوب،

راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں؟
اپنا خیال رکھنا اور دوسروں کا بھی

نائیس

KishTaj
29-09-2013, 10:41 AM
السلامُ علیکم۔۔۔
زبردست عفان بھائی۔
یہ کچھ سوالات مزید۔~~۔۔

کیا کسی کی چيز بغیر اجازت لیتے ہیں؟
کیا اپنی چيز بغیر اجازت لے لینا برداشت کرتے ہیں؟
اور کس کا لینا برداشت کرتے ہیں؟
شاپنگ کےلیے ضرورتا جاتے ہیں یا شوقیہ بھی ؟اور ونڈو شاپنگ کا شوق ہے؟
اور جتنی ضرورت ہو وہی لیتے ہیں یا 5 چيزيں لینے گئے تو 15،20 کےساتھ واپس آتے ہیں؟
اگر آپ نے کسی سے ادھار لیا ہو اور واپس نہ کیا ہو ۔ ۔ اسی دوران قرض خواہ سے آمنا سامنا ہوجاۓ تو کنی کترا جائیں گے یا آگے بڑھ کر خود پہل کریں گے؟ یا بس کچھ نہیں اگر نظرانداز بھی نہیں کریں گے تو گرمجوشی بھی نہیں دکھائیں گے؟
فارم کے کوئی ایسے ۲ ,۳، ممبرز جن سے بات کیے بنا دن نہ گزرے۔

کسی چیز کی بھاؤ تاؤ کرتے وقت کتنے فیصد کم قیمت ادا کرنے کا کہیں گے؟ رکشہ وغیرہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتے ہیں ؟ یا پتا بھی بیٹھ کر بتاتے ہیں پھر جو کرایہ بتائے وہی دے دیتے ہیں؟
کتوں سے ڈر لگتا ہے یا چھپکلی سے ڈرتے ہیں؟ یا دونوں ہی سے؟ کتنا زیادہ ؟
جانور ذبح کرلیتے ہیں خود؟
گوشت بھی بنانا آتا ہے یا ۔ ۔ ۔ بس کھانا;)؟
چائے میں میٹھا کتنا پسند ہے ، مطلب بہت میٹھی چائے یا بس ایویں؟

دودھ کیسا اچھا لگتا ہے؟ ٹھنڈا گرم؟ پھیکا یا کچھ ڈال کر؟
دوسروں کو مینج کرنا زیادہ بہتر آتا ہے یا خود کسی مینجر کے زیل کام کرتے ہوئے ٹیم کی طرح؟
بلیک ٹی، گرین ٹی اور آئسڈ ٹی اور کافی میں سے کیا کیا پیتے ہیں۔ ۔ اور زیادہ شوق سے کیا ۔ ۔ ۔
اور چائے اور کافی کیسی لیتے ہیں؟ اسٹرانگ ،لائٹ وغیرہ
چینی، نمک یا دونوں؟
آئسڈ ٹی "اگر" پیتے ہیں تو کون سا فلیور؟

نئی جگہ نیند آجاتی ہے؟
بیٹھے بیٹھے سو جاتے ہیں؟
کس وقت سونا زیادہ اچھا لگتا ہے؟
نیند سے آپکا من پسند کھانا کھانے کے لیے جگایا جائے تو۔۔۔۔۔؟
پراٹھا زیادہ شوق سے کھاتے ہیں یا سادہ روٹی؟
اور تازہ یا پہلے کی پکی ہوئی بھی؟
سردی اور گرمی میں سے کیا زیادہ محسوس کرتے ہیں؟
گرمی میں رضائی کے ساتھ اور بغیر پنکھے اے سی کے سونا اور سردی میں فل پنکھا اور بغیر رضائی کے سونا کیا آسان ہے؟
کیا چيز دسترخوان پر لازمی درکار ہوتی ہے ؟
کھانے میں رائتہ، اچار وغیرہ لازمی ۔ ۔ یا اضافی؟
کھانا ٹھنڈا بھی کھالیتے ہیں؟
رمضان میں سحری میں اٹھ جاتے ہیں آرام سے ؟
یا بغیر کھاۓ روزہ رکھ لیتے ہیں؟کہ کون اٹھے
سحری میں کیا چيز لازمی چاہیے ہوتی ہے؟

افطاری میں کیا ضروری سمجھتے ہیں ؟اور افطار مسجد میں کرتے ہیں یا دسترخوان سے جماعت کھڑی ہونے کے وقت اٹھتے ہیں؟

کبھی کسی خواب کی تعبیر معلوم کرنے کی کوشش کی؟
اگر آپ کو قبولیت کی گھڑی کا علم ہوجاۓ تو کون سی دعا کریں گے؟
خوشی کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟شور ڈال دیتے ہیں؟
رزلٹ آنے کے بعد کیا کرتے تھے؟ ٹریٹ کبھی دی گھر والوں کو یا دوستوں کو؟
بچپن میں کچھ جمع کرنے کا شوق تھا ؟ ٹکٹ، کنچے وغیرہ ؟
کوئی کہانی کتاب۔ ۔ ۔ کسی سے سن لینا زیادہ اچھا لگتا ہے یا خود پڑھنا؟
کوئی آپ کے ساتھ اخبار کتاب وغیرہ پڑھنے لگے تو کیا ردعمل ہوگا؟
چائے میں میٹھا کتنا پسند ہے ، مطلب بہت میٹھی چائے یا بس ایویں۔؟
آُپ کا دماغ کن حالات میں کام کرنا چھوڑ دیتا ھے؟ْ
کسی کام کو نہ کرنے کادل چاہے تو کیا بہانا کرتے ھیں؟
اگر آپ کو تانگہ اور جہاز دے دیا جائے تو کس کی ” ڈرائیونگ “ کرنا چاہیں گے؟
کسی ایسی خوبی پر آپ کی تعریف کی جاۓ جو آپ میں نہ ہو تو کیا تاثر ہوگا؟ یا کوئی ایسی برائی بیان کی جا رہی ہو جو نہ ہو تو؟

کسی کا شدت سے انتظار ھو تو وقت کس طرح کاٹتے ھیں؟
چاند، سورج یا مریخ، کس جگہ جانا پسند کریں گے؟
گھر کا کھانا پسند ہے یا باہر سے کھانا، اور باہر کھائیں کچھ تو گھر والوں کے لیے لے کر آتے ہیں؟

اگر صرف فاسٹ فوڈ دستیاب ہو تو کتنے دن اس پر گزارا کرلیں گے؟

غلطی ہوجائے تو مان لیتے ہیں؟ دل میں یا دوسرے کے سامنے بھی اعتراف کرلیتے ہیں ؟
تیز فہم ہیں؟
حاضر جواب ہیں ؟
کوئي کسی کام کی جلدی مچاۓ تو کیا ردعمل ہوتا ہے ؟
جلدی جلدی میں بھی کام صحیح کرلیتے ہیں یا اور دیر لگتی ہے ؟

ان میں سے کس کی لمبائی زیادہ لگے گی
1:- آٹا خریدنے کی لائن
2:- آخری تاریخوں میں بل جمع کروانے کی لائن
3:- سوالات کی لائن

کوئی متوجہ ہو کر بات نہ سنے تو کیسا لگتا ہے؟
کوئی آپ کی بات پر جوابی تاثر نہ دے تو کیا محسوس کرتے ہیں؟
آپ کی چھٹی حس کی رفتار کتنی تیز ہے ؟

کبھی کبھی دغا دے جاتی ہے یا اکثر؟

یا بس ٹک سوئی رہتی ہے
غصہ میں سخت سے سخت لفظ کون سا بولتے ہیں؟
کسی چيز کی ناپسندیدگی شدت کے ساتھ بتانا چاہیں تو کس لفظ کےساتھ بیان کرتے ہیں ؟بات کے شروع میں تمہید باندھتے ہیں یا براہ راست کام کی بات؟

سیٹنگ بدلتے رہتے ہیں کمرے کی؟خود یا کسی اور سے؟ اور کتنے عرصے بعد؟
جو چيز جہاں سے لیتے ہیں کام کرتے کے وہیں رکھتے ہیں؟
چيزوں کی جگہ مقرر ہوتی ہے؟
رنگ کالز پر کیا ردعمل ہوتا ہے۔ ۔ خصوصا جب سوتے سے اٹھنا پڑے۔
کیا سونے سےپہلے رنگ آف کردیتے ہیں؟
فون کون اٹھاتا ہے آپ کے یہاں؟
فون اٹھا کر سب سے پہلے کیا بولتے ہیں؟
آپ کا دماغ کن حالات میں کام کرنا چھوڑ دیتا ہے؟
کسی کام کو نہ کرنے کادل چاہے تو کیا بہانا کرتے ہیں؟
فارمی بہنوں اور بھائیوں میں سے کس کا انٹرویو لینا چاہیں گے۔ ؟ ؟
تاریخ، طب، ادب، سائنس فلکیات ۔ ۔ ۔ کس سے زیادہ دلچسپی ہے؟
حس مزاح کیسی ہے ؟

KishTaj
29-09-2013, 10:53 AM
بچپن کی کوئی نظم یاد ہے تو سنائیں۔ ۔
کیا آپ کو بلیاں اچھی لگی ہیں؟
کوئی جانور پالا ہے کبھی؟
کیا کوئی چيز نوٹ کرنے لگیں تو تاریخ وغیرہ لکھتے ہیں؟
ابھی تک کے انٹرویو کے بعد کیا تاثر ہے ؟
کون سی چیز پکانا سیکھنے کا شوق ہے ؟
اسکول میں کون سی کلاس سے داخلہ ہوا تھا ؟
فرسٹ یا نرسری ؟
اور آرام سے ؟ یا رو رو کر ؟
باغبانی کا شوق ہے ؟
کیسا رہن سہن پسند ہے؟
ڈائری لکھتے ہیں؟
اپنے لیے اور اپنے سے متعلق لوگوں کے لیے خود کوئی اصول وضع کیا ہے؟ تو کیا ؟
اور ان پر کتنی سختی سے کاربند رہتے ہیں؟
اور توڑتے ہیں تو کس کے لیے توڑتے/ توڑسکتے ہیں؟

کس حد تک قربانی دے سکتے ہیں دوستوں کےلیے ؟
اچانک خوشی کا حصول ۔ ۔ اچانک حادثے سے حفاظت۔ ۔ میں سے کس کی دعا پہلے کریں گے ؟
حادثہ دیکھ کر رُکتے ہیں؟
مدد وغیرہ بھی کرتے ہیں؟ ممکن ہو تو۔ یا صرف بطور تماشائی؟
کتنے محب وطن ہیں؟ یوم آزادی کیسے مناتے ہیں ؟
رات کے وقت کوئی لفٹ مانگے تو؟
بھاگنے میں کتنے تیز ہیں؟
کبھی ریس لگائی ہے کتوں سے ؟
بے خبر ہیں یا با خبر؟
پانی، بجلی، گیس۔۔۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسیں گے؟
طاق اور جفت ,مفرد میں سے کون سے نمبر پسند ہیں؟
اور ان میں کون سا عدد پسند ہے؟
تیاری کے لوازمات کیا کیا ہوتے ہیں؟ کس تقریب کے لیے۔ ۔
ان ڈور گیمز زیادہ پسند ہیں یا آؤٹ ڈور؟
فاؤل کرتے ہیں کھیل میں ؟
اور چیٹنگ کرکے بتا بھی دیتے ہیں؟ بعد میں ہی سہی؟
کس کی آمد کی اطلاع ملے تو کوفت ہوتی ہے؟
بچپن میں کیا ذوق و شوق سے کھایا مٹی، کاغذ صابن وغیرہ ۔۔ یا کچھ اور۔۔۔۔ تو کیا؟
اور تنہائی میں بیٹھ کر سوچنا اچھا لگتا ہے؟ اور سوچتے کیا ہیں؟
مہمان نواز ہیں؟
بہت زیادہ لوگ دیکھ کر گھبراہٹ تو نہیں ہوتی؟ یعنی رش میں شور سے؟
کس بات سے پریشانی ہوتی ہے؟
اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے؟
کسی اور کے ہاں کا پکا ہوا پسند آجاتا ہے؟ آرام سے؟ یعنی دوسروں کی پکائی یا بنائی ہوئی سب ہی چيزيں پسند آجاتی ہیں ؟

اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پہ لگایا جاۓئے تو۔۔۔۔ آپ کی شخصیت کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟
ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتے ہیں۔
کیا کبھی کسی کو ہاتھ دکھایا ہے۔
بات کرتے ہوئے ہاتھ ہلاتے ہیں؟
پارس پتھر مل جائے گا تو کیا کریں گے ۔۔ ۔ ؟
کیا آپ اسم بامسمی ہیں؟
کون کون سے نام پسند ہیں؟ اپنے نام کے علاوہ ۔ ۔ ۔ بچوں اور بچیوں کے؟
کسی خزانے کا نقشہ مل جائے یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آئے تو کیا کریں گے؟
محنت اور قسمت میں سے کس پر یقین رکھتے ہیں؟
کیا آپ خوش قسمت ہیں؟
تقدیر اور تدبیر میں سے کس کو کتنے نمبر دیں گے؟
کیلنڈر دیکھے بغیر تاریخ اور دن یاد رکھتے ہیں؟
باغبانی کا شوق ہے ؟

کسی چیز کی بھاؤ تاؤ کرتے وقت کتنے فیصد کم قیمت ادا کرنے کا کہیں گے؟ رکشہ وغیرہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتے ہیں ؟ یا پتا بھی بیٹھ کر بتاتے ہیں اور کرایہ جتنا مانگے دے دیتے ہیں ؟اگر مخاطب آپ سے کسی تیسرے شخص کے بارے میں بتائے۔ ۔ مثلا اس نے جو سوٹ پہنا ہوا ہے۔ ۔ مانگے کا ہے یا چوری کا ہے۔ ۔ تو پہلی بات کیا کہیں گے اس سے؟

انڈیا میں پاکستان کا سفیر بننا پسند کریں گے؟ یا دبئی میں؟ یا کسی یورپی ملک میں؟ تو آپ کا اقدام کیا ہوگا ؟ اور اسٹریٹجی کیا ہوگی؟
اگر آپ کے کمپیوٹر استعمال کرنے پر تب تک کے لیے پابندی لگا دی جائے ۔ ۔ ۔ جب تک آپ ایک ہفتہ ان میں سے کسی ایک جگہ گزار کرنہ دکھائیں۔۔۔۔۔۔
اولڈ ہوم ۔ ۔ ۔ ڈے کیئر سینٹر ۔ ۔ ۔ پولٹری فارم ۔ ۔ ۔ تو کس جگہ کا انتخاب کریں گے ؟
اپنی ذات پر الزام کس حد تک قابل برداشت ہوتے ہیں ؟
مشکلات کا خود مقابلہ کرتے ھین یا دوسروں کی مدد لیتے ھیں۔
اپنی حاصل کی گئی تعلیم کا بہترین مصرف کیا ہوگا آپ کے خیال میں؟
کیا آپ کنجوس ہیں یا فضول خرچ؟؟
آپ کی ڈرائنگ کیسی ہے؟

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟؟ کمپیوٹر کو چھوڑ کر؟
بیرون ملک اور پاکستان کی تین خوبیاں اور تین باتیں جو آپ کو پسند نہ ہوں۔ ۔
کوئی کام بغیر وجہ کے بھی کرتے ہیں؟
اگلی بار انٹرویو کے لیے پوچھا جائے۔ ۔ یا انٹرویو کی بابت بات ہو۔ ۔ تو پہلا دھیان کس طرف جائے گا۔ ۔ اور پہلا تاثر کیا ہوگا؟
زیبائش و آرائش کے کتنے شوقین ہیں؟
محدود رقم ہو تو کس پر خرچ کریں گے؟
گھر کی آرائشی چيز پر
کھانے پینے کا سامان لینے پر
یا لباس جوتے وغیرہ ؟
ون اردو پر ٹکٹ لگ جائے تو کیا کریں گے؟ کتنے دن بعد آیا کریں گے؟
کبھی چڑیا گھر گئے ہیں؟
کس جانور پرندے کو قریب سے دیکھنے کا شوق ہے؟
کسی سے کچھ وقت کے وقفے کے بعد ملاقات ہو ۔ تو۔ ۔ شروع جیسے تاثرات کے ساتھ ملتے ہیں یا کچھ جھجک آجاتی ہے؟
پنکھے اور اے سی میں سے کس کی ٹھنڈک زیادہ اچھی لگتی ہے؟
لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے؟
خود آپ کو پرانے لوگ ۔ ۔ ۔ کلاس فیلوز کتنا یاد ہیں؟
کتابی اصولوں پر کتنا عمل پیرا ہوتے ہیں؟
کوئی کتابی اصول ۔ ۔ ۔ جس سے اختلاف ہو؟
تفصیلی بات کرنا اور سننا پسند ہے کہ مختصر اور ٹو دا پوائنٹ ۔
اگر رات کے وقت سنسان جگہ پر آپ کی گاڑی خراب ہو جائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔

Catharsis
29-09-2013, 05:53 PM
میں بزی بزی لیکن ابھی ویک اینڈ ہے تو تھوڑ ا بہت حصہ ڈالتی ہوں نا

میرا نام اب تو سب ہی جانتے ہیں میرے بچے بھی کہتے ہیں اب کہ آپ تو فیمس ہو گئی ہیں ;d
تعلیم واجبی سی
پیشہ۔۔ٹیچنگ کر رہی ہوں ۔۔۔شام میں ٹیوشن پڑھاتی ہوں اور شام کے بعد آن لائن قرآن کلاسز
اس کے علاوہ ایک ہوم بزنس بھی ہے

میرا سب سے پہلا سوال تو یہ کہ آپ کے جوابات میں سے کچھ سوال کروں تو برا تو نہین مانیں گے ۔۔؟

کسی کی غلطی پر غصہ آجائے تو کیسے بی ہیو کرتے ہیں ۔۔تحمل سے یا ایک دم بستی پروگرام ؟
کسی کی غلطی پر اگر غصّہ آئے تو وقتی طور پر اپنے غصّے کا اظہار پھر بعد میں اس کا ذکر بھی نہیں،
کسی بھی بزنس کو چلانے کے لیے تھوڑا خود غرض ہونا پڑتا ہے ۔۔یہ بات کسی سے سنی تھی کیا آپ بھی مانتے ہیں ؟
پتا نہیں آپ یہ کس سینس میں پوچھ رہی ہیں ، اگر آپ کو یہ یقین ہے کے جو روٹی آپ کے نصیب ہے ساری دنیا میں ایک طرف ہو جائے وہ نوالہ آپ سے نہیں کوئی چھین سکتا، جو آپ کے نصیب میں

نہیں

ہے وہ آپ ساری زندگی میں لگی رہیں تو آپ کو نہیں ملے گا
تھورا ہلکا پھلکا سوال

خراٹے لیتے ہیں کیا سوتے میں ۔۔؟اور اگر لیتے ہیں تو بھابی سے کتنی بار طعنہ سننے کو مل اہے ؟
ہاں جی خراٹے لیتا ہوں ، لیکن ایک دفعہ بھی طعنہ نہیں ملا
گھر کے کاموں میں ہیلپ کرواتے ہیں کیا؟

یس، ساری گروسری میں نے خریدنی ہوتی ہے اور اگر گھر میں مہمان آجاییں تو میں مکمل ہاتھ بٹاتا ہوں، جس ملک میں ہم رہ رہے بیگم کو بھی چھٹی ملنی چاہے، اور ہم خاص کر ویکینڈ پر بڑا اہتمام کرتے ہیں ،
ابھی بس یہ ٹریلر ہے ان کے جوابات سے آگے کے سوالات کی امید بندھے گی

KishTaj
30-09-2013, 04:37 PM
السلامُ علیکم
عفان بھائی کہاں ہیں؟۔۔۔ اتنے سارے سوالات دیکھ کر گھبرا تو نہیں گئے نا~۔
اور کہیں ناراض تو نہیں ہو گئے ۔۔۔:(

Catharsis
30-09-2013, 04:57 PM
السلامُ علیکم
عفان بھائی کہاں ہیں؟۔۔۔ اتنے سارے سوالات دیکھ کر گھبرا تو نہیں گئے نا~۔
اور کہیں ناراض تو نہیں ہو گئے ۔۔۔:(

I am not angry...bit busy...will give answer Insha Allah

مُون
01-10-2013, 03:12 PM
ماشاءاللہ آپ کے انٹرویو کی خاطر سہی بنت احمد نے یہاں قدم رنجہ فرمایا ہے۔ کیا اچھی قسمت ہے آپ کی بھائی جی۔

KishTaj
01-10-2013, 05:06 PM
ماشاءاللہ آپ کے انٹرویو کی خاطر سہی بنت احمد نے یہاں قدم رنجہ فرمایا ہے۔ کیا اچھی قسمت ہے آپ کی بھائی جی۔

بالکل ٹھیک کہا مون سس۔
واقعی یہ تو بڑی بات ہو گئی جی۔:eek:۔

KishTaj
02-10-2013, 09:02 PM
انتظار۔۔۔ انتظار۔۔۔۔۔ انتظار

عفان بھائی کہاں رہ گئے جی؟~

Catharsis
02-10-2013, 09:28 PM
انتظار۔۔۔ انتظار۔۔۔۔۔ انتظار

عفان بھائی کہاں رہ گئے جی؟~

سسٹر آج کل کافی بزی بھی ہوں لیکن کل ایک مسئلہ بھی ہو گیا تھا، میں نے سب سوالوں کے جواب لکھ لئے تھے پھر میں کھانا کھانے چلا گیا، میرا بیٹا آیا، اس نے میرے لیپ ٹاپ کو ریسٹارٹ کر دیا ، مجھے دوبارہ لکھنے پڑیں گے، انشاء الله کل تک دوبارہ لکھوں گا

KishTaj
03-10-2013, 09:47 PM

اوہ۔۔۔ اللہ خیر فرمائے۔ آپ کی تمام پریشانیاں جلد از جلد ختم فرمائے۔ آمین۔
اوکے بھائی کوئی بات نہیں۔
جب اور جیسے بھی سہولت ہو، جواب دے دیجئے گا۔
اور بھائی ایک مشورہ ہے کہ۔۔۔۔ ورڈ پیڈ پر سیو کرتے جایا کریں نا۔۔۔ تاکہ ایسا کچھ ہونے کا امکان کم ہو جائے~۔:)۔

Catharsis
04-10-2013, 02:21 AM
سوری سیس پچھلے ایک دو دنوں کافی مصروف رہا کیونکہ کچھ خوشگوار تجربات سے روشناس بھی ہوا،
کیا کسی کی چيز بغیر اجازت لیتے ہیں؟
ہر گز نہیں
کیا اپنی چيز بغیر اجازت لے لینا برداشت کرتے ہیں؟
ہر گز نہیں
اور کس کا لینا برداشت کرتے ہیں؟
نہیں
شاپنگ کےلیے ضرورتا جاتے ہیں یا شوقیہ بھی ؟اور ونڈو شاپنگ کا شوق ہے؟
صرف ضرورتا ، کیونکہ ایک چیز لینے جاؤں تو ایک دو چیزیں لے لیتا ہوں
اور جتنی ضرورت ہو وہی لیتے ہیں یا 5 چيزيں لینے گئے تو 15،20 کےساتھ واپس آتے ہیں؟
صرف ضرورتا ، کیونکہ ایک چیز لینے جاؤں تو ایک دو چیزیں لے لیتا ہوں
اگر آپ نے کسی سے ادھار لیا ہو اور واپس نہ کیا ہو ۔ ۔ اسی دوران قرض خواہ سے آمنا سامنا ہوجاۓ تو کنی کترا جائیں گے یا آگے بڑھ کر خود پہل کریں گے؟ یا بس کچھ نہیں اگر نظرانداز بھی نہیں کریں گے تو گرمجوشی بھی نہیں دکھائیں گے؟
وہ کیا کہتے ہیں کسی سے جان چھڑانی ہو یا تو اس سے ادھار لے لو یا دے دو، اسی لئے میں کسی سے ادھار نہ لیتا ہوں نا کسی یار دوست کو دیتا ہوں ، جب کوئی تھوڑے بہت پیسے مانگے تو دے ہی دیتا ہوں ،
فارم کے کوئی ایسے ۲ ,۳، ممبرز جن سے بات کیے بنا دن نہ گزرے۔
ابھی تک کوئی نہیں

کسی چیز کی بھاؤ تاؤ کرتے وقت کتنے فیصد کم قیمت ادا کرنے کا کہیں گے؟ رکشہ وغیرہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتے ہیں ؟ یا پتا بھی بیٹھ کر بتاتے ہیں پھر جو کرایہ بتائے وہی دے دیتے ہیں؟
یہاں رکشا نہیں ہوتا
کتوں سے ڈر لگتا ہے یا چھپکلی سے ڈرتے ہیں؟ یا دونوں ہی سے؟ کتنا زیادہ ؟
جانوروں سے ڈر نہیں لگتا انساسوں سے لگتا ہے
جانور ذبح کرلیتے ہیں خود؟
نہیں
گوشت بھی بنانا آتا ہے یا ۔ ۔ ۔ بس کھانا؟
بس کھانا
چائے میں میٹھا کتنا پسند ہے ، مطلب بہت میٹھی چائے یا بس ایویں؟
بلکل نہیں
دودھ کیسا اچھا لگتا ہے؟ ٹھنڈا گرم؟ پھیکا یا کچھ ڈال کر؟
ٹھنڈا دودھ ٹھنڈی تاثیر ، گرم دودھ گرم تاثیر
دوسروں کو مینج کرنا زیادہ بہتر آتا ہے یا خود کسی مینجر کے زیل کام کرتے ہوئے ٹیم کی طرح؟
اب تو منیج ہی کر رہا ہوں
بلیک ٹی، گرین ٹی اور آئسڈ ٹی اور کافی میں سے کیا کیا پیتے ہیں۔ ۔ اور زیادہ شوق سے کیا ۔ ۔ ۔
ان میں سے کوئی نہیں بلیک کافی
اور چائے اور کافی کیسی لیتے ہیں؟ اسٹرانگ ،لائٹ وغیرہ
سٹرانگ
چینی، نمک یا دونوں؟
انحصار کرتا ہے کے کیا کھا رہا ہوں
آئسڈ ٹی "اگر" پیتے ہیں تو کون سا فلیور؟
مجھے پسند نہیں ہے

نئی جگہ نیند آجاتی ہے؟
نہیں
بیٹھے بیٹھے سو جاتے ہیں؟
نہیں
کس وقت سونا زیادہ اچھا لگتا ہے؟
رات
نیند سے آپکا من پسند کھانا کھانے کے لیے جگایا جائے تو۔۔۔۔۔؟
پہلے نیند، پھر کھانا
پراٹھا زیادہ شوق سے کھاتے ہیں یا سادہ روٹی؟
سادہ روٹی
اور تازہ یا پہلے کی پکی ہوئی بھی؟
دونوں ہی کھا لیتا ہوون ،
سردی اور گرمی میں سے کیا زیادہ محسوس کرتے ہیں؟
گرمی
گرمی میں رضائی کے ساتھ اور بغیر پنکھے اے سی کے سونا اور سردی میں فل پنکھا اور بغیر رضائی کے سونا کیا آسان ہے؟
یہاں تو بارہ مہینے ہی کمبل لینا پڑتا ہے
کیا چيز دسترخوان پر لازمی درکار ہوتی ہے ؟
پانی
کھانے میں رائتہ، اچار وغیرہ لازمی ۔ ۔ یا اضافی؟
اضافی
کھانا ٹھنڈا بھی کھالیتے ہیں؟
جی ، لیکن گرم کر کے کھانا زیادہ پسند ہے
رمضان میں سحری میں اٹھ جاتے ہیں آرام سے ؟
جی ہاں
یا بغیر کھاۓ روزہ رکھ لیتے ہیں؟کہ کون اٹھے
خود ہی اٹھ جاتا ہوں اور بیگم کو بھی اٹھاتا ہوں
سحری میں کیا چيز لازمی چاہیے ہوتی ہے؟
دہی
افطاری میں کیا ضروری سمجھتے ہیں ؟اور افطار مسجد میں کرتے ہیں یا دسترخوان سے جماعت کھڑی ہونے کے وقت اٹھتے ہیں؟
مسجد میں بھی کر لیتا ہوں اور گھر سے صرف کھجور کھا کر نکل پڑتا ہوں مسجد کی طرف
کبھی کسی خواب کی تعبیر معلوم کرنے کی کوشش کی؟
کبھی نہیں
اگر آپ کو قبولیت کی گھڑی کا علم ہوجاۓ تو کون سی دعا کریں گے؟
ایک تومیں پہلے بتا چکا ہوں ،دوسری یا الله میرے والدین پر اپنی رحمت نازل فرما
خوشی کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟شور ڈال دیتے ہیں؟
گھر والوں کو کھانے پر لے جاتا ہوں
رزلٹ آنے کے بعد کیا کرتے تھے؟ ٹریٹ کبھی دی گھر والوں کو یا دوستوں کو؟
بہت دفعہ
بچپن میں کچھ جمع کرنے کا شوق تھا ؟ ٹکٹ، کنچے وغیرہ ؟
کچھ نہیں
کوئی کہانی کتاب۔ ۔ ۔ کسی سے سن لینا زیادہ اچھا لگتا ہے یا خود پڑھنا؟
دونو ٹھیک ہیں
کوئی آپ کے ساتھ اخبار کتاب وغیرہ پڑھنے لگے تو کیا ردعمل ہوگا؟
نارمل
چائے میں میٹھا کتنا پسند ہے ، مطلب بہت میٹھی چائے یا بس ایویں۔؟
مجھے چاۓ میں میٹھا پسند نہیں ہے
آُپ کا دماغ کن حالات میں کام کرنا چھوڑ دیتا ھے؟ْ
جب سو رہا ہوتا ہوں
کسی کام کو نہ کرنے کادل چاہے تو کیا بہانا کرتے ھیں؟
ایسا کبھی ہوا نہیں
اگر آپ کو تانگہ اور جہاز دے دیا جائے تو کس کی ” ڈرائیونگ “ کرنا چاہیں گے؟
دونوں کی
کسی ایسی خوبی پر آپ کی تعریف کی جاۓ جو آپ میں نہ ہو تو کیا تاثر ہوگا؟ یا کوئی ایسی برائی بیان کی جا رہی ہو جو نہ ہو تو؟
کچھ نہیں شکریہ ادا کروں گا
سردی اور گرمی میں سے کیا زیادہ محسوس کرتے ہیں؟
گرمی
کسی کا شدت سے انتظار ھو تو وقت کس طرح کاٹتے ھیں؟
واپس آجاؤں گا، انتظار نہیں کرتا اتنا،
چاند، سورج یا مریخ، کس جگہ جانا پسند کریں گے؟
پاؤں زمین پر ہی رکھوں گا،
گھر کا کھانا پسند ہے یا باہر سے کھانا، اور باہر کھائیں کچھ تو گھر والوں کے لیے لے کر آتے ہیں؟
گھر کا کھانا پسند ہے اور اگر باہر سے لانا ہے تو فون کر کے پوچھ لوں گا کے یہ میں نے کھایا ہے کیا کیا لانا ہے
اگر صرف فاسٹ فوڈ دستیاب ہو تو کتنے دن اس پر گزارا کرلیں گے؟
ایک دو دن
غلطی ہوجائے تو مان لیتے ہیں؟ دل میں یا دوسرے کے سامنے بھی اعتراف کرلیتے ہیں ؟
ماں لیتا ہوں
تیز فہم ہیں؟
نارمل
حاضر جواب ہیں ؟
کام کے معاملے میں ٹھیک ہوں
کوئي کسی کام کی جلدی مچاۓ تو کیا ردعمل ہوتا ہے ؟
تو اس کے چھوڑ کر آگے چلا جاؤں گا
جلدی جلدی میں بھی کام صحیح کرلیتے ہیں یا اور دیر لگتی ہے ؟
جلدی میں ہمیشہ دیر ہوتی ہے
ان میں سے کس کی لمبائی زیادہ لگے گی
1:- آٹا خریدنے کی لائن
2:- آخری تاریخوں میں بل جمع کروانے کی لائن
3:- سوالات کی لائن
سوالات کی
کوئی متوجہ ہو کر بات نہ سنے تو کیسا لگتا ہے؟
چپ ہو جاؤں گا اور اس کی طرف دیکھنا شروع ہو جاؤں گا
کوئی آپ کی بات پر جوابی تاثر نہ دے تو کیا محسوس کرتے ہیں؟
کچھ بھی نہیں
آپ کی چھٹی حس کی رفتار کتنی تیز ہے ؟
ماشاء الله ٹھیک ہے
کبھی کبھی دغا دے جاتی ہے یا اکثر؟
کبھی کبھی
یا بس ٹک سوئی رہتی ہے
غصہ میں سخت سے سخت لفظ کون سا بولتے ہیں؟
یہاں مناسب نہیں ہے ،
کسی چيز کی ناپسندیدگی شدت کے ساتھ بتانا چاہیں تو کس لفظ کےساتھ بیان کرتے ہیں ؟بات کے شروع میں تمہید باندھتے ہیں یا براہ راست کام کی بات؟
پہلے تمہید بانتا ہوں

سیٹنگ بدلتے رہتے ہیں کمرے کی؟خود یا کسی اور سے؟ اور کتنے عرصے بعد؟
یہ بیگم کا کام ہے میں سونے آتا ہوں کمرے میں
جو چيز جہاں سے لیتے ہیں کام کرتے کے وہیں رکھتے ہیں؟
کوشش کرتا ہوں ، ورنہ بیگم ضرور رکھ دیتی ہے ، ان چیزوں کے معاملے میں بیگم کو ہی سب پتا ہوتا ہے، بہت انحصار کرتا ہوں اس پر
چيزوں کی جگہ مقرر ہوتی ہے؟
یس ،
رنگ کالز پر کیا ردعمل ہوتا ہے۔ ۔ خصوصا جب سوتے سے اٹھنا پڑے۔
کبھی نہیں آئی
کیا سونے سےپہلے رنگ آف کردیتے ہیں؟
نہیں ، صرف اہم نمبروں کو چھوڑ کر سب کے بلیک لسٹ میں ڈال دیتا ہوں ، اور صبح پھر نکال لیتا ہوں
فون کون اٹھاتا ہے آپ کے یہاں؟
آج کل تو بیٹا اٹھاتا ہے لیکن میرا موبائل فون صرف میں اٹھاتا ہوں
فون اٹھا کر سب سے پہلے کیا بولتے ہیں؟
یہ دیکھتا ہوں کے کون ہے ،اگر کوئی انگلش بولے تو ہاے
آپ کا دماغ کن حالات میں کام کرنا چھوڑ دیتا ہے؟
جب سو رہا ہوتا ہوں
کسی کام کو نہ کرنے کادل چاہے تو کیا بہانا کرتے ہیں؟
اوپر جواب دے چکا ہوں
فارمی بہنوں اور بھائیوں میں سے کس کا انٹرویو لینا چاہیں گے۔ ؟ ؟
کسی کا بھی،
تاریخ، طب، ادب، سائنس فلکیات ۔ ۔ ۔ کس سے زیادہ دلچسپی ہے؟
سب سے کیونکہ میں ڈاکومنٹری بہت شوق سے دیکھتا ہوون
حس مزاح کیسی ہے ؟
کافی اچھی ہے ،

Catharsis
04-10-2013, 03:00 AM
بچپن کی کوئی نظم یاد ہے تو سنائیں۔ ۔
پہلی جماعت کی کتاب میں ایک نظم ہوتی ہے ، ایک تھا طوطا ایک تھی رانی، طوطا بیٹھا بین بجائے، رانی بیٹھی گانا گائے اس سے آگے اب یاد نہیں ہے
کیا آپ کو بلیاں اچھی لگی ہیں؟
دور سے
کوئی جانور پالا ہے کبھی؟
انسان کو پالنا جہاں مشکل ہو وہاں جانوروں کو کیسے پال سکتے ہیں
کیا کوئی چيز نوٹ کرنے لگیں تو تاریخ وغیرہ لکھتے ہیں؟
کم ہی لکھتا ہوں ، میں نوٹ نہیں کرتا ریکارڈ کر لیتا ہوں
ابھی تک کے انٹرویو کے بعد کیا تاثر ہے ؟
کے لوگ مجھے جانتے نہیں تھا اور نہ اب جانتے ہیں ،
کون سی چیز پکانا سیکھنے کا شوق ہے ؟
پکانے کا زیادہ شوق نہیں ہے
اسکول میں کون سی کلاس سے داخلہ ہوا تھا ؟
نرسری سے
فرسٹ یا نرسری ؟
اور آرام سے ؟ یا رو رو کر ؟
آرام سے
باغبانی کا شوق ہے ؟
درمیانہ سا
کیسا رہن سہن پسند ہے؟
اچھا، لباس کے معاملے میں کافی احتیاط کرتا ہوں ،
ڈائری لکھتے ہیں؟
کبھی نہیں
اپنے لیے اور اپنے سے متعلق لوگوں کے لیے خود کوئی اصول وضع کیا ہے؟ تو کیا ؟
دنیا ایک ایسی جج ہے جسے آپ کی کوئی دلیل مطمن نہیں کر سکتی ، اگر آپ ایک اچھی زندگی گزرنا چاہتے ہیں تو آپ دوسروں کی رائے زنی پر توجہ دیے بغیر اپنے اپنے راستے پر چلتے رہتے ہیں ، آپ اچھی اور مطمئن زندگی گزاریں گے ،، ورنہ آپ دوسری صورت میں اپنے آپ کو جسٹی فائی کرتے کرتے کھپ جائیں گے
اور ان پر کتنی سختی سے کاربند رہتے ہیں؟
کافی حد تک لیکن ضروری بھی نہیں ہے
اور توڑتے ہیں تو کس کے لیے توڑتے/ توڑسکتے ہیں؟
انسانوں کے لئے ہی
کس حد تک قربانی دے سکتے ہیں دوستوں کےلیے ؟
آج کل ٹائم کی قربانی ہی بہت بڑی قربانی ہے
اچانک خوشی کا حصول ۔ ۔ اچانک حادثے سے حفاظت۔ ۔ میں سے کس کی دعا پہلے کریں گے ؟
الله سے حفظ ا امان کی
حادثہ دیکھ کر رُکتے ہیں؟
یہ انحصار کرتا ہوں
مدد وغیرہ بھی کرتے ہیں؟ ممکن ہو تو۔ یا صرف بطور تماشائی؟
کوشش کرتا ہوں کسی کی مدد کروں
کتنے محب وطن ہیں؟ یوم آزادی کیسے مناتے ہیں ؟
محب وطن کا تو مجھے پتا نہیں لیکن پہلے مسلمان ہوں
رات کے وقت کوئی لفٹ مانگے تو؟
ایسا کبھی نہیں ہوا
بھاگنے میں کتنے تیز ہیں؟
بچپن میں کافی تھا، کسی کی گھینٹی بجا کر بھاگ جانا
کبھی ریس لگائی ہے کتوں سے ؟
یہ آپ کو کتے کچھ زیادہ ہی پسند نہیں؟
بے خبر ہیں یا با خبر؟
حالات سے با خبر ہوں
پانی، بجلی، گیس۔۔۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسیں گے؟
ایسا کبھی نہیں ہوا، جس دن بند ہوۓ تو سب سے پہلے ان پر مقدمہ کروں گا
طاق اور جفت ,مفرد میں سے کون سے نمبر پسند ہیں؟
طاق
اور ان میں کون سا عدد پسند ہے؟
٧ اور ٩
تیاری کے لوازمات کیا کیا ہوتے ہیں؟ کس تقریب کے لیے۔ ۔
یہ انحصار کرتا ہوں ، صبح آفس کے لئے پنتالیس منٹ لگ جاتے ہیں
ان ڈور گیمز زیادہ پسند ہیں یا آؤٹ ڈور؟
دونو
فاؤل کرتے ہیں کھیل میں ؟
بچپن میں کافی کیا کرتے تھے
اور چیٹنگ کرکے بتا بھی دیتے ہیں؟ بعد میں ہی سہی؟
جی ہاں
کس کی آمد کی اطلاع ملے تو کوفت ہوتی ہے؟
ابھی تک کسی کے لئے نہیں ہوا
بچپن میں کیا ذوق و شوق سے کھایا مٹی، کاغذ صابن وغیرہ ۔۔ یا کچھ اور۔۔۔۔ تو کیا؟
کچھ بھی نہیں
اور تنہائی میں بیٹھ کر سوچنا اچھا لگتا ہے؟ اور سوچتے کیا ہیں؟
تنہائی مجھے کافی پسند ہے اور حال اور مستبقل دونوں کا تقابلی جائزہ لیتا ہوں
مہمان نواز ہیں؟
کافی زیادہ
بہت زیادہ لوگ دیکھ کر گھبراہٹ تو نہیں ہوتی؟ یعنی رش میں شور سے؟
نہیں
کس بات سے پریشانی ہوتی ہے؟
روزانہ گاڑی چلانی کی
اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے؟
سب
کسی اور کے ہاں کا پکا ہوا پسند آجاتا ہے؟ آرام سے؟ یعنی دوسروں کی پکائی یا بنائی ہوئی سب ہی چيزيں پسند آجاتی ہیں ؟
میری امی کے ہاتھ کا ٹیسٹ کم ہی ابھی تک کسی میں دیکھا ہے
اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پہ لگایا جاۓئے تو۔۔۔۔ آپ کی شخصیت کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟
ہمم پتا نہیں
ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتے ہیں۔
میں ٹویٹر، فیس بک، اور نٹفلیکس ، لوو فلم، ناؤ ٹی وی
کیا کبھی کسی کو ہاتھ دکھایا ہے۔
ایک دفعہ دکھایا، اور وہ آخری دفعہ تھا، اور یہ ٢٠٠١ میں دکھایا جب پتا چلا یہ حرام ہے تو بہت پچتھایا
بات کرتے ہوئے ہاتھ ہلاتے ہیں؟
کم لیکن جب وضاحت کرنی ہو تب
پارس پتھر مل جائے گا تو کیا کریں گے ۔۔ ۔ ؟
یہ کیا بلا ہے ؟
کیا آپ اسم بامسمی ہیں؟
یہ کیا چیز ہے ؟
کون کون سے نام پسند ہیں؟ اپنے نام کے علاوہ ۔ ۔ ۔ بچوں اور بچیوں کے؟
زو الکفل ، ریان ، حائقہ ،
کسی خزانے کا نقشہ مل جائے یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آئے تو کیا کریں گے؟
الله مجھے ہمت تو دے پاکستان میں غربت ختم کرنے کے دو تین پلان ہیں
محنت اور قسمت میں سے کس پر یقین رکھتے ہیں؟
دونوں
کیا آپ خوش قسمت ہیں؟
الحمد الله
تقدیر اور تدبیر میں سے کس کو کتنے نمبر دیں گے؟
تدبیر سے تقدیر بدلی جا سکتی ہے
کیلنڈر دیکھے بغیر تاریخ اور دن یاد رکھتے ہیں؟
کافی حد تک
باغبانی کا شوق ہے ؟
پہلے بیان کر چکا ہوں
کسی چیز کی بھاؤ تاؤ کرتے وقت کتنے فیصد کم قیمت ادا کرنے کا کہیں گے؟
رکشہ وغیرہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتے ہیں ؟ یا پتا بھی بیٹھ کر بتاتے ہیں اور کرایہ جتنا مانگے دے دیتے ہیں ؟
اگر مخاطب آپ سے کسی تیسرے شخص کے بارے میں بتائے۔ ۔ مثلا اس نے جو سوٹ پہنا ہوا ہے۔ ۔ مانگے کا ہے یا چوری کا ہے۔ ۔ تو پہلی بات کیا کہیں گے اس سے؟

انڈیا میں پاکستان کا سفیر بننا پسند کریں گے؟ یا دبئی میں؟ یا کسی یورپی ملک میں؟ تو آپ کا اقدام کیا ہوگا ؟ اور اسٹریٹجی کیا ہوگی؟
پاکستانیوں کی بہت دگرگوں حالت ہے ان کا کوئی والی وارث نہیں ہے کوشش کروں کے ان کو سروس اچھی دوں باقی ان کی قسمت میں ایک چیز لکھی نہیں مٹا سکتا اور وہ ہے پاکستان ،
اگر آپ کے کمپیوٹر استعمال کرنے پر تب تک کے لیے پابندی لگا دی جائے ۔ ۔ ۔ جب تک آپ ایک ہفتہ ان میں سے کسی ایک جگہ گزار کرنہ دکھائیں۔۔۔۔۔۔
اولڈ ہوم ۔ ۔ ۔ ڈے کیئر سینٹر ۔ ۔ ۔ پولٹری فارم ۔ ۔ ۔ تو کس جگہ کا انتخاب کریں گے ؟
تینوں جگہ جا چکا ہوں
اپنی ذات پر الزام کس حد تک قابل برداشت ہوتے ہیں ؟
ایک حد تک
مشکلات کا خود مقابلہ کرتے ھین یا دوسروں کی مدد لیتے ھیں۔
پہلے الله پھر آپ اور الله پھر حالات پیدا کرتا ہے
اپنی حاصل کی گئی تعلیم کا بہترین مصرف کیا ہوگا آپ کے خیال میں؟
اپنے بچوں کو صحیح گائیڈ کر سکوں
کیا آپ کنجوس ہیں یا فضول خرچ؟؟
ہر بات نہیں بتایا کرتے
آپ کی ڈرائنگ کیسی ہے؟
کوئی خاص نہیں
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟؟ کمپیوٹر کو چھوڑ کر؟
سیر و تفریح
بیرون ملک اور پاکستان کی تین خوبیاں اور تین باتیں جو آپ کو پسند نہ ہوں۔ ۔
بیرون ملک،
١- رول آف لا
٢- میرٹ
٣-عوام کو بنیادی سہولتیں

پاکستان میں یہ تینوں چیزیں نہیں ہیں
کوئی کام بغیر وجہ کے بھی کرتے ہیں؟
کبھی کبھی
اگلی بار انٹرویو کے لیے پوچھا جائے۔ ۔ یا انٹرویو کی بابت بات ہو۔ ۔ تو پہلا دھیان کس طرف جائے گا۔ ۔ اور پہلا تاثر کیا ہوگا؟
سوال بے تحاشا اور کوئی ترتیب نہیں ہے
زیبائش و آرائش کے کتنے شوقین ہیں؟
ایک حد تک
محدود رقم ہو تو کس پر خرچ کریں گے؟
گھر کی آرائشی چيز پر
کھانے پینے کا سامان لینے پر
یا لباس جوتے وغیرہ ؟
ضروریات زندگی پر
ون اردو پر ٹکٹ لگ جائے تو کیا کریں گے؟ کتنے دن بعد آیا کریں گے؟
میں آیا نہیں کروں گا، یہ سائٹ خود بخود بند ہو جائے گئی، دنیا میں اور بھی غم ہے اس کے سوا
کبھی چڑیا گھر گئے ہیں؟
چھوٹے ہوتے گیا تھا
کس جانور پرندے کو قریب سے دیکھنے کا شوق ہے؟
سب کو یہاں بچوں کو سفاری پارک لے کر گیا ہوں
کسی سے کچھ وقت کے وقفے کے بعد ملاقات ہو ۔ تو۔ ۔ شروع جیسے تاثرات کے ساتھ ملتے ہیں یا کچھ جھجک آجاتی ہے؟
یہ انحصار ہوتا ہے کے کون ہے وہ
پنکھے اور اے سی میں سے کس کی ٹھنڈک زیادہ اچھی لگتی ہے؟
پنکھے کی
لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے؟
اچھا لگتا ہے
خود آپ کو پرانے لوگ ۔ ۔ ۔ کلاس فیلوز کتنا یاد ہیں؟
کافی حد تک
کتابی اصولوں پر کتنا عمل پیرا ہوتے ہیں؟
کسی حد تک
کوئی کتابی اصول ۔ ۔ ۔ جس سے اختلاف ہو؟
بہت زیادہ
تفصیلی بات کرنا اور سننا پسند ہے کہ مختصر اور ٹو دا پوائنٹ ۔
مختصر اور ٹو دی پوائنٹ
اگر رات کے وقت سنسان جگہ پر آپ کی گاڑی خراب ہو جائے تو۔
اے اے والوں کو فون کروں گا باقی وہ کریں گے کیونکہ ہر مہینے انھیں بریک ڈاون ریکوری کی پیسے دیتا ہوں ۔

Shaista Zia
04-10-2013, 12:01 PM
کشتاج سسٹر نے ہزاروں سوال پوچھے، وہ ہی ختم نہیں ہو رہے

ہاہاہا مجھے اپنا انٹرویو یاد آ گیا۔ میں نے تو اسکا نام ہی شیطان کی آنت رکھ دیا تھا۔ اتنے سارے دن لگے تھے کمپلیٹ کرنے میں۔

نائس انٹرویو :)

KishTaj
05-10-2013, 05:04 PM
عفان بھائی یہ لیجئے۔
انرجی بحال کریں جی:)۔

https://encrypted-tbn0.gstatic.com/images?q=tbn:ANd9GcRf0jNV0nLS9XAWHKzNYN1wYHklNheLp hALIQ2x6dATUSVuLZkM

اور یہ بتائیں کہ بس کروں یا مزید سوالات پوچھوں~???۔

میرے ماموں جان کی طبیعت ٹھیک نہیں ۔۔۔ تو اُدھر مصروف ہونے کی وجہ سے ون اردو کے لئے وقت نہ ہونے کے برابر مل رہا ہے۔
فرصت ملتے ہی آپ کے تمام جوابات پڑھوں گی۔۔ کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ بہتتتتت کچھ سیکھنے کو ملنے والا ہے۔
اور بھائی اتنے حوصلے کے ساتھ، اپنے قیمتی اوقات میں سے کچھ وقت نکال کر جوابات دیتے رہنے کے لئے بے حد شکریہ۔

اور سب سے میرے ماموں جان کے لئے دعا کی درخواست ہے۔

فراز پاکستانی
05-10-2013, 05:45 PM
یہاں ایک سوال میرا بھی۔آپ دوسروں کے بارے میں رائے قائم کرتے ہوئے کون سی بات کو اہمیت دیتے ہیں۔

Catharsis
06-10-2013, 05:27 PM

جب انٹرویو سٹارٹ کر ہی لیا ہے آپ نے تو پھر دودھ میں مینگنیں کیوں ڈالوں ، میرا مطلب آپ نے جو کچھ پوچھنا ہے پوچھیں اور تب تک پوچھیں جب تک تسلی نہ ہو،

الله پاک آپ کے ماموں کو صحت عطا فرماے ...آمین

Catharsis
06-10-2013, 05:35 PM
یہاں ایک سوال میرا بھی۔آپ دوسروں کے بارے میں رائے قائم کرتے ہوئے کون سی بات کو اہمیت دیتے ہیں۔

اس کے بات کرنے کے انداز کو،یہ میں ان پرسن ملاقات کا بتا رہا ہوں. اردو میں میری مہارت نہیں ہے لیکن جو بندہ انگلش میں لکھتا ہے اور انگلش کے الفاظ کے چناؤ سے مجھے اندازہ ہو جاتا ہے کے وہ یہ کیوں کہنا چہ رہا ہے

میں سیلز اور مارکیٹنگ میں کام کر چکا ہوں اور آج کل ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو آٹومیٹ کر رہا ہوں اور دنیا کی چند اچھی کمپنیز کے ساتھ کام کر رہا ہوں تو سب سے اہم چیز جو میں نے اپنے تجربے سے محسوس کی ہے ہے کے جو بندہ بات کر رہا ہے وہ کیوں کر رہا ہے ، اس مے اس کے دلائل کا عمل داخل ہے یا جذبات کا
دوسرا وہ بات کرتے وقت کیا پوسچر اختیار کر رہا ہے کیا اس کے ہاتھ اور زبان ساتھ دے رہے ہیں کتنی دیر میں کتنی دفعہ سیٹ سے ادھر اور ادھر ہوتا ہے

ایک بات میری یاد رکھیے ، انسان جتنا مرضی انٹلیجنٹ ہو لیکن وہ اگر انسان نہیں ہے تو کمپنی کو اسکی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کسی بھی کم تجربے والے بندے کو ٹرینڈ کیا جا سکتا ہے لیکن فطرت کو بدلا نہیں جا سکتا ہے

KishTaj
07-10-2013, 08:32 AM
اچھا ایک بات بتائیں کہ پچھتاوا زندگی میں کیا کردار ادا کرتا ہے
یعنی پازیٹو یا نیگیٹو؟
دوسرا یہ بتائیں کہ دوستی کس وقت بوجھ بن جاتی ہے؟
اگر آپ کسی کی برائی کر رہے ہوں اور وہ اچانک آ جائے تو۔۔۔۔۔۔
اپنی تین اہم دعائیں تو بتائیں۔۔۔۔
کہاں جانے کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں؟
کس خواہش کی تکمیل تک زندہ رہنا چاہتے ہیں؟
سفر انجوائے کرتے ہیں کہ بور ہوتے ہیں؟
کن چیزوں کے بغیر گھر سے نہیں نکلتے؟
کبھی بن بلائے مہمان بنے؟ اور اگر مہمان بن بلائے آ جائے تو۔۔۔۔۔۔۔
آپ ضروری کام میں بزی ہوں یا کوئی تنہائی کا دورہ آیا ہو اور مہمان آ جائیں تو۔۔۔۔
اپنی ایک عادت جو بدلنا چاہتے ہوں ۔
اگر کوئی کہے کہ فلاں آپ کی برائیاں کر رہا تھا تو۔۔۔۔۔

KishTaj
08-10-2013, 04:22 PM
عفان بھائی کہاں گئے جناب۔۔
کچھ سوالات منتظر ہیں بھائی

Catharsis
08-10-2013, 08:23 PM
عفان بھائی کہاں گئے جناب۔۔
کچھ سوالات منتظر ہیں بھائی

I am occupied mentally and not feeling well as well that's why could not provide answers. I will do InshA Allah as soon as manage to bring out myself from this situation.

KishTaj
08-10-2013, 08:58 PM
I am occupied mentally and not feeling well as well that's why could not provide answers. I will do InshA Allah as soon as manage to bring out myself from this situation.

اوہ۔۔۔ خیریت تو ہے نا سب ۔۔۔
کوئی بات نہیں بھائی۔۔۔ بعد میں جواب دے لیجئے گا۔
اللہ پاک آپ کی ہر قسم کی پریشانیاں دور کرے۔ آمین۔

Gul Rehna
08-10-2013, 10:34 PM
عفان بھائی
آپ کا انٹرویو خاصا مزے کا ہے۔۔ میں اس کو بہت انجوائے کر رہی ہوں۔۔ اور ساتھ میں بہت کچھ سیکھ بھی رہی ہوں۔۔

Catharsis
09-10-2013, 12:58 AM
یہ میرے لئے سعادت سے کم نہیں کے لوگ مجھ سے سیکھ رہے ہیں جو خود بہت کچھ سیکھانے کی اہلیت رکھتے ہوں ، سس ، کیا بتانا چاہئیں گی کے آپ نے کیا سیکھا، ؟

مُون
09-10-2013, 05:34 AM
کبھی ہم کسی سے سیکھتے ہیں تو کبھی کوئی ہمیں سکھا جاتا ہے بس ذہن و نظر کا کُھلا ہونا شرط ہے۔ ہے کہ نہیں بھائی جی؟

Catharsis
09-10-2013, 11:31 PM
اچھا ایک بات بتائیں کہ پچھتاوا زندگی میں کیا کردار ادا کرتا ہے

یعنی پازیٹو یا نیگیٹو؟

پچھتاوا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے ، آپ زندگی میں ایک غلطی کرتے ہو ،پھر اس غلطی سے سیکھتے ہو ، وہ غلطی آپ کا تجربہ بن جاتی ہے اور آپ اپنے تجربے سے سیکھتے ہو ،تو اس میں پچھتاوا کیا، لیکن جب آپ پھر وہی غلطی دوبارہ دہراتے ہو وہ بلنڈر ہوتا ہے

دوسرا یہ بتائیں کہ دوستی کس وقت بوجھ بن جاتی ہے؟

یہی ایک رشتہ ہے جو انسان خود بناتا ہے ، دوستی اور ہیرے کی طرح ہے ہیرے میں ایک ایک چھوٹی سی دراڑ بھی آئے تو وہ اپنی خوبصورتی کھو دیتا ہے ، باقی آپ خود سمجھتی ہیں پھر آپ کیا کرتی ہیں

اگر آپ کسی کی برائی کر رہے ہوں اور وہ اچانک آ جائے تو۔۔۔۔۔۔
الله پاک سب کو پیٹھ پیچھے برائی سے بچائے

اپنی تین اہم دعائیں تو بتائیں۔۔۔۔
یہ میں پہلے بتا چکا ہوں

کہاں جانے کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں؟
اپنے کمرے میں

کس خواہش کی تکمیل تک زندہ رہنا چاہتے ہیں؟
یہ میرا اور میرے الله کے درمیان ہے

سفر انجوائے کرتے ہیں کہ بور ہوتے ہیں؟
انجوائے کرتا ہوں

کن چیزوں کے بغیر گھر سے نہیں نکلتے؟
پرس، موبائل،

کبھی بن بلائے مہمان بنے؟ اور اگر مہمان بن بلائے آ جائے تو۔۔۔۔۔۔۔
مہمان اللہ کی رحمت ہے

آپ ضروری کام میں بزی ہوں یا کوئی تنہائی کا دورہ آیا ہو اور مہمان آ جائیں تو۔۔۔۔
پہلے مہمان

اپنی ایک عادت جو بدلنا چاہتے ہوں۔
تنہائی میں بیٹھنے کی

اگر کوئی کہے کہ فلاں آپ کی برائیاں کر رہا تھا تو۔۔۔۔۔

مجھے گناہ جھڑ رہے ہوتے ہیں ، مجھے فائدہ ہے

KishTaj
10-10-2013, 09:06 AM
السلامُ علیکم

Thanks Affan bhai

یہ کچھ سوالات درمیان میں رہ گئے ہیں شاید غلطی سے۔۔۔???

کسی چیز کی بھاؤ تاؤ کرتے وقت کتنے فیصد کم قیمت ادا کرنے کا کہیں گے؟
رکشہ وغیرہ کرواتے ہوئے کرایہ کم کرواتے ہیں ؟ یا پتا بھی بیٹھ کر بتاتے ہیں اور کرایہ جتنا مانگے دے دیتے ہیں ؟
اگر مخاطب آپ سے کسی تیسرے شخص کے بارے میں بتائے۔ ۔ مثلا اس نے جو سوٹ پہنا ہوا ہے۔ ۔ مانگے کا ہے یا چوری کا ہے۔ ۔ تو پہلی بات کیا کہیں گے اس سے؟

کسی چيز کی ناپسندیدگی شدت کے ساتھ بتانا چاہیں تو کس لفظ کےساتھ بیان کرتے ہیں ؟

Sadia M.
10-10-2013, 11:20 AM
کیا میں بھی کچھ سوال پوچھ سکتی ھوں

Catharsis
10-10-2013, 11:49 AM
کیا میں بھی کچھ سوال پوچھ سکتی ھوں

ضرور پوچھیں،

مُون
10-10-2013, 12:30 PM
عفان بھائی میرا سوال۔

دوسروں کو معاف کرنے کا حوصلہ کیسے خُود میں پیدا کیا جا سکتا ہے؟ اور معاف کرنا کیوں ضروری ہوتا ہے؟ اسلامی رو سے مُجھے پتا ہے آپ ذرا دوسرے طریقے سے جواب دیں۔
آپ کو لگتا ہے کہ بُرا وقت یا مصیبتیں اکٹھی ہی آتی ہیں؟
کہتے ہیں نا کہ رات کے بعد دن نکلتا ہے تو کیا ایسا انسانوں کے ساتھ ہوتا ہے؟

"مُجھے لگتا انگلش تو گُزارے لائق تھی ہی اُردو بھی کمزور ہوگئ ہے میری کوئی لفظ گرفت میں نہیں آرہے:eek:"

Catharsis
10-10-2013, 12:57 PM

اگر آپ معاف نہیں کرتے تو آپ کی لائف وہی اٹک سی جاتی ہے، معافی بہت ضروری ہے آگے بڑھنے کے لئے، ورنہ یہ اندر ہی اندر آپ کو گھائل کرتا ہے اور یہ میرے ساتھ ہوا ہے. جب الله سے دعا مانگ کر میں کسی کو سچے دل سے معاف کرتا ہوں تو دل سے منوں وزن کم ہوتا ہے اور ذہین ہلکا پھلکا ہوتا ہے
میں آپ کو بلکل تازہ مثال دیتا ہوں ، ایک نائیجیرین لڑکی میرے ساتھ کام کرتی ہے ، اس نے ایک پراسس ڈیزائن کیا جس میں کافی سقم تھے، وہ بیچاری ہے بھی کافی نہ تجربہ لیکن اپنا گھر چلا رہی بڑی مشکل سے، میں نے اس کو شرمندہ نہیں کیا اور اس کے پراسس میں تبدیلی کی اور مزید بہت زیادہ چیزیں ایڈ کی اور سینئر کو پیش کیا، لیکن اس کو ایک بندے نے میرے خلاف بھڑکایا اور وہ بھڑک گئی، جس بندے ا اسے بھڑکایا وہ یہ سمجھ بیٹھا کے میں ری ایکٹ کروں گا اور معاملہ خراب ہو گا اور میرا کنٹراکت ختم ہو گا، لیکن میں نے کچھ نہیں کہا اور اس کے بعد وہ لڑکی رونا شروع ہو گئی ، اسے کچھ سمجھ نہ آیا کے یہ کیا وہ گیا، مجھ سے پوچھا کے بتاؤں کے تم اس کے ساتھ کام کر سکتے ہو ، میں نے کہا جی میں کر سکتا ہوں بہت حیران ہوا، اور میں نے اس لڑکی کو سب کچھ سمجھایا، اور ایک ہی سیکنڈ میں ، میں نے اسے معاف کر دیا، وہ اب لڑکی ہر بات مجھ سے پوچھ کر کر رہی ہے اور ہر معاملے میں رہنمائی چاہ رہی ہے ، اگر میں اپنی انا کا مسئلہ بنا لیتا تو مجھے بہت تکلیف ہوتی کیونکہ اگلے لمحے اس کی نوکری چلی جانی تھی، پیار اور محبّت سے آپ کچھ بھی کر لو دل کسی کا شفقت سے ہی جیتا جاتا ہے لڑائی سے نہیں
آپ کو لگتا ہے کہ بُرا وقت یا مصیبتیں اکٹھی ہی آتی ہیں؟
ہاں ایسا ہی ہے لیکن
میرا تجربہ کہتا ہے جب آپ پر تکلیف آئے اور آپ اپنے رب کے پاس ڈور کر جاؤ تو وہ آپ کی آزمائش ہے اور انشاء الله آپ اس آزمائش میں ضرور سرخرو ہوں گے، لیکن جب آپ پر کوئی تکلیف آئے اور آپ رب سے اور زیادہ دور ہو جائیں تو وہ سزا ہے

کہتے ہیں نا کہ رات کے بعد دن نکلتا ہے تو کیا ایسا انسانوں کے ساتھ ہوتا ہے؟
ضرور ہوتا ہے، برے دن کبھی سدا نہیں رہتے، اور میں اس حقیقت کو بخوبی جانتا ہوں ، جس دن آپ نے ہمت ہار دی ، اس نے آپ نے ہمت ہی ہار دی، اسی دن الله کی رحمت بھی آپ سے روٹھ جائے گی، کیونکہ جو شخص الله سے نہ امید ہوا اس نے شرک کیا، نہ امیدی شرک کی ابتدا ہے اور کوشش کرنی کبھی نہیں چھوڑنی چاہے جو مرضی ہو جائے،
"مُجھے لگتا انگلش تو گُزارے لائق تھی ہی اُردو بھی کمزور ہوگئ ہے میری کوئی لفظ گرفت میں نہیں آرہے"

مُون
10-10-2013, 01:15 PM
اگر کوئی اپنوں سے دھوکا کھائے ان سے مُنہ پھیرنا بھی ممکن نہیں اور وہ مسلسل آپ کو ٹیز ہی کرتے جارہے ہوں تو آپ کیا ردعمل یا لائحہ عمل اخیتار کریں گے؟

Catharsis
10-10-2013, 01:20 PM
اگر کوئی اپنوں سے دھوکا کھائے ان سے مُنہ پھیرنا بھی ممکن نہیں اور وہ مسلسل آپ کو ٹیز ہی کرتے جارہے ہوں تو آپ کیا ردعمل یا لائحہ عمل اخیتار کریں گے؟

Ignorance are blessings

KishTaj
10-10-2013, 05:01 PM
کیا میں بھی کچھ سوال پوچھ سکتی ھوں

لیکن ساتھ میں عفان بھائی کے تین سوالات کے جوابات لکھنا نہ بھولئے گا سس:)۔

Sadia M.
11-10-2013, 07:06 AM
نام ـ سعدیہ
تعلیم- بیچلرز کیا ھے- اسکے علاوہ ٹیچنگ کا کورس کیا ھے
آجکل ایک ادارے میں کسٹمر سروس مینیجر کی جاب کررہی ھوں۔

Sadia M.
11-10-2013, 07:22 AM
کیا بیرون ملک رہتے ھوئے آپ کبھی ریسزم کا شکار ھوئے ھیں۔1

2۔جاب انٹرویو کے دوران کن چیزوں کو دیکھتے ھیں؟ سب سے اہم چیز آپ کے نزدیک کسی کینڈیڈیٹ میں کیا ھونی چاہیے اور وہ کیا چیزیں ھیں جن کی بنیاد پر آپ
کسی کو سلیکٹ یا ریجیکٹ کرتے ھیں؟

3 آپ کے خیال میں بیرون ملک پاکستانی کسطرح ملک کی بہتر طور پر خدمت کرسکتے ھیں؟

4۔ جیسا کہ کہا جاتا ھے کہ ایشینز گوروں کے مقابلے میں زیادہ ٹیلینٹڈ ھوتے ھیں آپ نے اس حوالے سے باہر رہ کر کیا اخذ کیا ھے کہ یہ بات درست ھے یا نہی اور ھے تو ایشینز میں بلخصوص کونسی قوم؟ اور دوسری اقوام کے بارے میں آپ کا کیا اینالیسز ھے؟

Sadia M.
11-10-2013, 07:35 AM
5، اگر کوئی آپ سے آپکے اسٹاف یا ایمپلائی کے بارے میں کمپلین کرے تو آپ کا
ری ایکشن کیا ھوگا ؟ آپ اپنے ایمپلائی کو سپورٹ کریں گے یا دوسرے کی بات کو زیادہ اھمیت دیں گے؟

6 بزنس ڈیلنگ کے دوران اگر کسی کا رویہ ان پروفیشنل ھو تو آپ کیا کرتے ھیں ؟

Sadia M.
11-10-2013, 07:57 AM
7۔ آپ کےخیال میں ریلیجن اور اسپریچوئلیٹی میں کیا فرق ھے؟

8.آپ کے نزدیک کسی انسان کی کامیابی کو ناپنے کا پیمانہ کیا ھے؟

Catharsis
11-10-2013, 02:19 PM
سعدیہ سس آپ نے کافی ٹیکنیکل سوال پوچھے جو میں سکوں سے شام کو لکھوں گا جب اپنے بستر پر جاؤں گا انشاء الله.

Gul Rehna
11-10-2013, 06:04 PM
یہ میرے لئے سعادت سے کم نہیں کے لوگ مجھ سے سیکھ رہے ہیں جو خود بہت کچھ سیکھانے کی اہلیت رکھتے ہوں ، سس ، کیا بتانا چاہئیں گی کے آپ نے کیا سیکھا، ؟

Mein zindagi ku mukhtalif zawaiye se daikhnay ki aadi hun lakin there are always other and better way tht we can live our life more happily.. Aap k interview mein akser aisi baatien hein ju do able hein and I must try them to make myself more comfortable and able to deal with situations

Catharsis
11-10-2013, 06:44 PM
کیا بیرون ملک رہتے ھوئے آپ کبھی ریسزم کا شکار ھوئے ھیں۔1

2۔جاب انٹرویو کے دوران کن چیزوں کو دیکھتے ھیں؟ سب سے اہم چیز آپ کے نزدیک کسی کینڈیڈیٹ میں کیا ھونی چاہیے اور وہ کیا چیزیں ھیں جن کی بنیاد پر آپ
کسی کو سلیکٹ یا ریجیکٹ کرتے ھیں؟

3 آپ کے خیال میں بیرون ملک پاکستانی کسطرح ملک کی بہتر طور پر خدمت کرسکتے ھیں؟

4۔ جیسا کہ کہا جاتا ھے کہ ایشینز گوروں کے مقابلے میں زیادہ ٹیلینٹڈ ھوتے ھیں آپ نے اس حوالے سے باہر رہ کر کیا اخذ کیا ھے کہ یہ بات درست ھے یا نہی اور ھے تو ایشینز میں بلخصوص کونسی قوم؟ اور دوسری اقوام کے بارے میں آپ کا کیا اینالیسز ھے؟

کیا بیرون ملک رہتے ھوئے آپ کبھی ریسزم کا شکار ھوئے ھیں۔
ریسزم کا شکار ایسے نہیں ہوا جیسا کوئی کھلے عام تضحیک کرے ، لیکن اندرایکتلی ہوا ہوں جیسا کہ یو کے کی ایک ڈیفنس کمپنی نے مجھے یہ کہ کر جاب نہیں دی کے میں بہت زیادہ تیز ہوں اور ہینڈل کرنا مشکل ہو گا وغیرہ وغیرہ

2۔جاب انٹرویو کے دوران کن چیزوں کو دیکھتے ھیں؟ سب سے اہم چیز آپ کے نزدیک کسی کینڈیڈیٹ میں کیا ھونی چاہیے اور وہ کیا چیزیں ھیں جن کی بنیاد پر آپ
کسی کو سلیکٹ یا ریجیکٹ کرتے ھیں؟
یہ میں بڑی تفصیل سے اوپر بتایا ہے آپ میری پوسٹ نمبر ایک سو اکیاون پڑھیں ، اس میں کچھ اور چیزیں ایڈ کروں. جب آپ انٹرویو دیں تو آپ کو پتا ہو کہ آپ مستقل پوسٹ کے لئے اپلائی کر رہی ہیں یا عارضی مستقل پوسٹ کے لئے آپ کا ایٹچود اور ہوتا، اس میں آپ نے اپنا اور آپ کتنی ٹیم وورکر ہیں وہ بتانا ہوتا ہے، اور عارضی پوسٹ کے لئے آپ نے کبھی بھی ہم کا لفظ استعمال نہیں کرنا ہوتا وہاں میں نے یہ کیا میں نے وہ کیا وغیرہ وغیرہ
دوسرا اپنے ہاتھ اپنے جسم کے سائز سے کبھی باہر نہیں نکالنے، آپ کو اپنے ہاتھوں کی حرکتوں کو کنٹرول کرنا ہوگا، اور یہ نہ ہو کے آپ نے کسی بات پر زور دینا ہو اور آپ وہ بات ہاتھوں کی حرکتوں سے زیادہ بیان کریں،
انسان کو ایک زبان پر مکمل عبور ہوتا ہے اگر انسان اپنی زبان بول رہا ہو تو پھر اس کو اپنی بات سمجھانے کے لئے نا ہاتھوں کی ضرورت ہوتی ہے نہ سر ہلانا پڑتا ہے کیونکہ اس زبان میں الفاظ کے چناؤ میں وہ ماہر ہوتا ہے ، لیکن جب آپ اپنا کمفرٹ زون چھوڑ کر کسی اور زبان کے زون میں داخل ہوتے ہیں تو جلد ہی آپ کے ہاتھ زیادہ حرکت میں آئیں گے جو اچھا نہیں سمجھا جاتا، کبھی عمران خان کو سنیے گا، جب وہ انگلش بولتا ہے تو ہاتھ کم حرکت میں ہوتے ہیں اور جب اردو تو ہاتھوں کی حرکت زیادہ ہو گی ،
تو میرے کہنے کا مقصد ہے باڈی لینگوج بہت اہم ہوتی ہے
تیسری بات وہ امید وار کتنا کنسائز ہے، اگر آپ اپنے جوابات میں کنسائز نہیں ہے تو یہ منفی ہے، یہاں بھی الفاظ کا چناؤ بہت اہم ہوتا ہے
چوتھی بات ، فرینڈلی کتنا ہے
پانچویں ، فوکس کتنا ہے ، یا ہر چیز کرنا چاہ رہا ہے میں فوکس بندہ پریفر کروں گا
3 آپ کے خیال میں بیرون ملک پاکستانی کسطرح ملک کی بہتر طور پر خدمت کرسکتے ھیں؟
اپنے ملک واپس آکر، جس طرح انڈیا میں ہو رہا ہے ، پاکستان اس وقت برین ڈرین کا شکار بھی ہو رہا ہے، کیونکہ پی ایچ ڈی ڈاکٹر ١٠٠ میں سے ١٠ واپس آرہے ہیں باقی وہی رہ رہیں ہے کیونکہ مواقع نہیں ہیں اور انڈیا ہم سے بہت آگے ہیں انڈیا دھڑا دھڑ غیر ملک میں سرمایا لگا رہا ہ ای جس سے اگلی نسل کافی خوش حال ہے ، ایک تی سی ایس بیس ہزار لوگوں کو ہر سال اپراینٹس شپ دے رہی ہے

4۔ جیسا کہ کہا جاتا ھے کہ ایشینز گوروں کے مقابلے میں زیادہ ٹیلینٹڈ ھوتے ھیں آپ نے اس حوالے سے باہر رہ کر کیا اخذ کیا ھے کہ یہ بات درست ھے یا نہی اور ھے تو ایشینز میں بلخصوص کونسی قوم؟ اور دوسری اقوام کے بارے میں آپ کا کیا اینالیسز ھے؟

ایشینز ٹیلنٹڈ ہوتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن پاکستانی بہت کم ہے جو وائٹ کالر جاب کر رہے ہیں بلکہ پاکستانیوں کی اگلی نسل تو جیلوں میں جا رہی ہے کیونکہ یو کے پاکستانی ہیں جو حرام کی طرف زیادہ مائل ہے، میں سب کی بات نہیں کر رہا لیکن اکثریت لوگوں کی
حرام اس سینس میں کہ بینیفٹس پر خود بھی پل رہے ہیں اور بچوں کو بھی ، جب کام کاج نہیں کرنا اور یہ سمجھنا کے حکومت سے پیسا مل رہا ہے تو پھر آپ خود دیکھ لے
انڈین وائٹ کالر جاب میں کافی آگے ہیں اور چائنیز بھی پاکستانی زیادہ ٹیکسی چلاتے ہیں

مُون
12-10-2013, 05:23 AM
عفان بھائی سچ کہتے ہیں کہ میں ہمارے پاکستانیوں کو انگلینڈ،کینیڈا اور جرمنی میں بہت زیادہ ویلفئیر پر پلتے دیکھ اور سُن رہی ہوں۔ اس قدر افسوس ہوتا ہے اس سب کو دیکھ کر کہ یہ لوگ سمجھتے ہی نہیں حرام کے دائرے میں آتی ہے یہ سب حرکتیں۔ اللہ کرے یہ لوگ کبھی سمجھ سکیں کہ کم کھائیں لیکن حلال کھائیں.

Catharsis
12-10-2013, 04:15 PM
Poverty

Statistics from the 2001 census show that Pakistani communities in England, particularly in the North and the Midlands, are severely affected by poverty, unemployment and social exclusion, and that they are much less likely to be employed in managerial and professional occupations.[19][33] Conversely, there were around 100 British Pakistani millionaires in 2001, representing a variety of industries.[143][144] Statistics compiled by the Department for Education and Skills show that almost 40 per cent of Pakistani students in secondary schools are eligible for free school meals, compared to a national average of 15 per cent.[19] A study by Joseph Rowntree Foundation in 2007 found that Pakistani Britons have the second highest relative poverty rates in Britain, ahead only of Bangladeshis.[12] Their study found the following:
Ethnic group Percentage in poverty
Bangladeshi 65%
Pakistani 55%
Black African 45%
Black Caribbean 30%
Indian 25%
White Other 25%
White British 20%

Social class

The majority of British Pakistanis are considered to be working class. According to the 2001 Census, 13.8 per cent of Pakistanis living in Great Britain were in managerial or professional occupations, 14 per cent in intermediate occupations, and 23.3 in routine or manual occupations. The remainder were long-term unemployed, students, or not classified due to lack of data. Whilst British Pakistanis living in the Midlands and the North are particularly more likely to be unemployed or suffer from social exclusion,some Pakistani communities in London and the south-east are said to be "fairly prosperous". It was estimated that, in 2001, around 45 per cent of British Pakistanis living in both inner and outer London were middle class.

Employment
One in seven British Pakistanis works as a taxi driver, cab driver or chauffeur.

As of 2001, around 3,500 British Pakistanis were in the highest ranking business and professional occupations, compared to 1,000 Bangladeshis and 10,000 Indians. Keeping in mind the lower class resources of Kashmiris, the rates of entry of non-Kashmiri Pakistanis into managerial or professional occupations turns out to be similar to that of British Indians. Over 7,000 Pakistani doctors and a further 8,000 dentists currently work for the NHS.

Research by the Office for National Statistics shows that British Pakistanis are far more likely to be self-employed than any other ethnic group. Pakistani men are most likely to work in the transport and logistics industry, most as cab drivers and taxi drivers.In 2004, 69 per cent of working-age British Pakistani women were economically inactive, bettering only British Bangladeshi women, and of those who were economically active, 20 per cent were unemployed. Amongst employed Pakistani women, many work as packers, bottlers, canners, fillers, or sewing machinists. Pakistani women have recently begun to surge into the labour market.

KishTaj
14-10-2013, 02:15 AM
السلامُ علیکم
ویری نائس آنسرز عفان بھائی۔
مزید جوابات کے لئے منتظر ہیں ۔۔۔۔

Catharsis
14-10-2013, 01:09 PM
7۔ آپ کےخیال میں ریلیجن اور اسپریچوئلیٹی میں کیا فرق ھے؟

اسپریچوئلیٹی ریلیجن کے بغیر کچھ نہیں. جب آپ ریلیجن کے بتائے ہوۓ اصولوں پر قائم ہو تو تقویٰ خود بخود آجاتا ہے ا

8.آپ کے نزدیک کسی انسان کی کامیابی کو ناپنے کا پیمانہ کیا ھے؟

کامیاب لوگوں میں کچھ خاصیتیں ہوتی ہیں جو ان کے کامیاب ہونے یا نہ ہونے کی وجہ بننتی ہیں
وہ مسائل سے نہیں گھبراتے اور نہ ہی عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہیں۔
وہ اپنی قدر پہچانتے ہیں اور اپنی خوبیوں اور خامیوں سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں۔
کامیاب لوگ اعلی درجے کے ذمہ دار افراد ہوتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ آزادانہ طور پر کام کرنے کے لئے ذمہ داری قبول کرنا ضروری ہوا کرتا ہے۔
وہ خطرات مول لینا جانتے ہیں۔
ان میں تجسس اور نئی چیزوں کو دریافت کرنے کا مادہ پایا جاتا ہے۔وہ زیادہ سوال پوچھتے ہیں۔وہ دوسرے لوگوں کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔وہ جو وعدہ کرتے ہیں، اسے پورا کرتے ہیں۔وہ مواقع کا بھرپور استعمال کرنا جانتے ہیں۔وہ اپنی ذمہ داری پر خطرات مول لینے پر تیار رہتے ہیں۔کیا چیز اہم ہے اور کیا نہیں؟ کامیاب لوگ یہ اچھی طرح جانتے ہیں اور اہم چیزوں پر اپنا وقت زیادہ صرف کرتے ہیں۔ان میں کامیابی کے حصول کی شدید لگن پائی جاتی ہے۔ایسے لوگوں کو دنیا کامیاب سمجھتی ہے

یاد رکھئے اعلیٰ کارکردگی ایک سفر ہے منزل نہیں۔ اس کا آغاز مقصد کے واضح تعین سے ہوتا ہے۔ ورزش بہت ضروری ہے یاد رکھیں اگر آپ صحت مندہیں تب ہی آپ اپنے تمام گولز کے
حصول کیلئے بھرپور محنت کر سکتے ہیں۔

مُون
14-10-2013, 02:33 PM
Do you believe in preserving your race?~

Catharsis
14-10-2013, 03:27 PM
Do you believe in preserving your race?~

What do you mean?

Sadia M.
15-10-2013, 10:43 AM
سوال نمبر 5 اور 6 کے جوابات؟

مُون
20-10-2013, 12:35 PM
What do you mean?

پتا نہیں سادہ الفاظ میں کیسے کہوں۔ سوال کو مختلف لفظوں میں کہتی ہوں۔ انٹر ریشل ریلیشن شپ کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟ ہر جگہ ایسے لوگ مل جاتے ہیں جو رشتہ ناطہ کرتے وقت رنگ و نسل کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔آپ کا کیا خیال ہے اس پر؟

KishTaj
21-10-2013, 06:18 PM
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔~۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔

Catharsis
21-10-2013, 06:36 PM
5، اگر کوئی آپ سے آپکے اسٹاف یا ایمپلائی کے بارے میں کمپلین کرے تو آپ کا
ری ایکشن کیا ھوگا ؟ آپ اپنے ایمپلائی کو سپورٹ کریں گے یا دوسرے کی بات کو زیادہ اھمیت دیں گے؟

بیک بایٹینگ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جتنی بڑی آرگنازیشن ہو گی سیاست اتنی عروج پر ہو گی، تحمل مزاجی اور غور و فکر کرنا بہت ضروری ہے
اور میں اپنے جذبات کو کبھی بھی پیشہ وارانہ زندگی میں آوٹ آف کنٹرول نہیں جانے دیتا. سپورٹ کسی کو نہیں کرتا، جو ٹیم کے لئے اور کمپنی کے لئے بہتر ہے وہی کرتا ہوں ، جیسا کے میں نے پہلے کہا کہ گھوڑا گھاس سے دوستی نہیں کر سکتا، اگر وہ کرے گا تو کھاے گا کیا

6 بزنس ڈیلنگ کے دوران اگر کسی کا رویہ ان پروفیشنل ھو تو آپ کیا کرتے ھیں ؟

کوئی مسئلہ نہیں ، بس تحمل مزاجی کا مظاہرہ

Catharsis
21-10-2013, 06:38 PM
انٹر ریشل ریلیشن شپ کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟ ہر جگہ ایسے لوگ مل جاتے ہیں جو رشتہ ناطہ کرتے وقت رنگ و نسل کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔آپ کا کیا خیال ہے اس پر؟

پروفیشنل ریلیشن شپ میں رنگ نسل نہیں دیکھا جاتا، ہاں دوستی لئے مسلمان ہونا ضروری ہے کیونکہ اس کے بارے میں حضور نے بھی فرمایا ہے

آج کے دور میں آپ کٹ کے نہیں رہ سکتے، یہ سوشل کلیبریشن کا دور ہے

KishTaj
05-11-2013, 06:34 PM
سوالات پوچھنے والے کہاں گئے سارےےے؟
یا میں ہی پوچھوں؟
عفان بھائی کہاں ہیں۔۔۔ ؟

Catharsis
08-11-2013, 01:33 PM
سوالات پوچھنے والے کہاں گئے سارےےے؟
یا میں ہی پوچھوں؟
عفان بھائی کہاں ہیں۔۔۔ ؟

میں نے تو سب سوالوں کے جواب دے دیے ہیں لیکن رزلٹ ابھی تک نہیں آیا،
:)

KishTaj
08-11-2013, 02:01 PM
میں نے تو سب سوالوں کے جواب دے دیے ہیں لیکن رزلٹ ابھی تک نہیں آیا،
:)
henn result b aana hy:o

Catharsis
08-11-2013, 02:25 PM
henn result b aana hy:o

امتحان میں سب سوالوں کے جوابات دینے کے بات رزلٹ تو آتا ہی ہے نا تو آپ استانی جی کب میرا رزلٹ اناونس کر رہی ہیں ؟

KishTaj
10-11-2013, 06:15 AM
امتحان میں سب سوالوں کے جوابات دینے کے بات رزلٹ تو آتا ہی ہے نا تو آپ استانی جی کب میرا رزلٹ اناونس کر رہی ہیں ؟

وہ تو ٹھیک ہے عفان بھائی لیکن انٹرویو کے سوالوں کے بعد کچھ اس طرح کا رزلٹ آتا ہے کہ بہت زبردست انٹرویو رہا جی اور بہت بہت شکریہ انٹرویو میں تشریف لانے کا، یہ ہماری طرف سے کچھ گفٹ ہیمپرز وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔;d
~
تو میں بھی اسی قسم کا رزلٹ اناؤنس کر دوں نا عفان بھائی~۔

Catharsis
13-11-2013, 06:28 PM

سوری فار کمنگ لیٹ ان دس تھریڈ ، ناؤ اے ڈے آئ ایم بزی ان آفس ورک اینڈ ادر سٹف ، میں آپ کی پوسٹ ہی نہیں دیکھ سکا،

آپ نے کسی بھی قسم کا رزلٹ اناؤنس کرنا ہے کر دیں، اگر برا ہوا تو انشاء الله پھر کوشش کی جائے گی، اگر اچھا ہوا تو بہتر کی تلاش پھر بھہی جاری رہے گی، دونوں صورتوں میں فائدہ ہے

Gul Rehna
13-11-2013, 07:27 PM
قوت فیصلہ کتنی مضبوط سمجھتے ہیں اپنی
کون سی دو چیزیں شخصیت کا حصہ ہونی چاہئیں؟ مردوں میں اور خواتین میں؟

مجھے بھی سوال پوچھنے ہیں ابھی

Catharsis
13-11-2013, 08:01 PM
قوت فیصلہ کتنی مضبوط سمجھتے ہیں اپنی
کون سی دو چیزیں شخصیت کا حصہ ہونی چاہئیں؟ مردوں میں اور خواتین میں؟

مجھے بھی سوال پوچھنے ہیں ابھی

فیصلہ لینے سے پہلے کافی سوچ بچار کرتا ہوں، پرانز اور کانز دیکھتا ہوں اور جب لے لیا پھر پیچھے نہیں ہٹتا ، جب کام انسان کی مرضی کا ہو تو اس کا مطلب الله کی رضا شامل ہے، اگر انسان کی مرضی کا نہ ہو تو اس میں بھی الله کی رضا شامل ہے ، لیکن کوشش ضرور کرنی چاہے،

مردوں میں ، نیور گیو اپ اور کمٹمنٹ (ان دونو کو آپ کہیں بھی فٹ کر سکتے ہیں )
خواتین میں ، حیا اور شرم

KishTaj
13-11-2013, 08:08 PM
قوت فیصلہ کتنی مضبوط سمجھتے ہیں اپنی
کون سی دو چیزیں شخصیت کا حصہ ہونی چاہئیں؟ مردوں میں اور خواتین میں؟

مجھے بھی سوال پوچھنے ہیں ابھی

یعنی رزلٹ شیٹ واپس رکھ دوں:)۔
اوکے آپی جی۔

KishTaj
13-11-2013, 08:11 PM
فیصلہ لینے سے پہلے کافی سوچ بچار کرتا ہوں، پرانز اور کانز دیکھتا ہوں اور جب لے لیا پھر پیچھے نہیں ہٹتا ، جب کام انسان کی مرضی کا ہو تو اس کا مطلب الله کی رضا شامل ہے، اگر انسان کی مرضی کا نہ ہو تو اس میں بھی الله کی رضا شامل ہے ، لیکن کوشش ضرور کرنی چاہے،

مردوں میں ، نیور گیو اپ اور کمٹمنٹ (ان دونو کو آپ کہیں بھی فٹ کر سکتے ہیں )
خواتین میں ، حیا اور شرم
لیکن یہ دونوں تو کچھ کچھ ایک ہی بات ہوئی عفان بھائی~۔

KishTaj
13-11-2013, 08:14 PM
سوری فار کمنگ لیٹ ان دس تھریڈ ، ناؤ اے ڈے آئ ایم بزی ان آفس ورک اینڈ ادر سٹف ، میں آپ کی پوسٹ ہی نہیں دیکھ سکا،

آپ نے کسی بھی قسم کا رزلٹ اناؤنس کرنا ہے کر دیں، اگر برا ہوا تو انشاء الله پھر کوشش کی جائے گی، اگر اچھا ہوا تو بہتر کی تلاش پھر بھہی جاری رہے گی، دونوں صورتوں میں فائدہ ہے
السلامُ علیکم
کوئی بات نہیں عفان بھائی۔۔۔ سب چلتا ہے۔۔
ویسے بھی میں بھی غائب شائب تھی کچھ;d۔
اور رزلٹ کی اقسام پر بھی اب غور کرنا پڑے گا ۔۔۔
یہ سوچ کر رزلٹ ڈیلے کرنے والی سمائیلی~ ہی ہی ہی۔۔۔۔

Catharsis
13-11-2013, 08:17 PM
لیکن یہ دونوں تو کچھ کچھ ایک ہی بات ہوئی عفان بھائی~۔

بہت فرق ہے دونوں میں حیا میں ایمان آتا ہے اور شرم میں اپنے جسم کی حفاظت ، دونو میں ایک کوئی ایک چلی جائے تو دوسری اپنے آپ چلی جاتی ہے

Catharsis
13-11-2013, 08:20 PM
See how Ghalib describes these two words

کعبہ کس منہھ سے جائوگے غالب
شرم تم کو مگر نہیں آتی

اُس بزم میں مجھے نہیں بنتی حیا کئے
بیٹھا رہا گر چہ اشارے ہوا کئے

Now notice that in the first couplet Ghalib is criticising his own conduct. Shouldn't he be ashamed of himself planning to go the Hajj -- he is such a sinful man, with those sins how could he become a guest of Allah?
Therefore he uses the word SHARM -- there is a very clear case of culpability here.

In the second couplet, he has used the word HAYA, why? Because there is no trace of any culpability on his part. He is sitting in a MAHFIL where his beloved is present and he is there becuase of that presence. Other people, who are obviously his rivals, are using sign language to laugh at him and pass disparaging remarks about him. His HAYA (his self respect while others are insulting him) dictated that he should leave. But his love for the beloved is so strong that it over-rides his sense of HAYA in the situation.

KishTaj
13-11-2013, 08:22 PM

ویلڈن عفان بھائی۔۔۔
کیا ڈیفائن کیا ہے آپ نے۔۔ بہت عمدہ۔
اچھا ہوا نا میں نے پوچھ لیا کیوں کہ اکثر مجھے کلئیر ہوتے ہوتے رہ جاتا تھا یہ ۔۔۔ :)۔

Catharsis
13-11-2013, 08:26 PM
ویلڈن عفان بھائی۔۔۔
کیا ڈیفائن کیا ہے آپ نے۔۔ بہت عمدہ۔
اچھا ہوا نا میں نے پوچھ لیا کیوں کہ اکثر مجھے کلئیر ہوتے ہوتے رہ جاتا تھا یہ ۔۔۔ :)۔

More explnation

It will apply on both man and woman.

http://www.urdumaza.com/images/islam/675.gif

KishTaj
13-11-2013, 08:34 PM
More explnation

It will apply on both man and woman.

http://www.urdumaza.com/images/islam/675.gif

تھینکس عفان بھائی۔
جزاک اللہ۔

Catharsis
13-11-2013, 08:36 PM
تھینکس عفان بھائی۔
جزاک اللہ۔

You are always welcome!

Catharsis
08-01-2014, 05:36 PM
اسلام علیکم

آج اس تھریڈ پر نظر پڑی

کیا سب سوال پوچھ لیے؟

Amir Shahzad
08-01-2014, 05:48 PM
چلیں جاتے جاتے میں بھی ایک سوال پوچھ لوں

پتہ نہیں پہلے کسی نے پوچھا ہو یا نا ہو

اپنے سے حیثیت میں کم لوگوں سے کیسے پیش آتے ہیں

اور

ایسے ہی اپنے سے حیثیت میں زیادہ لوگوں سے کیسے

؟

Catharsis
08-01-2014, 05:56 PM
چلیں جاتے جاتے میں بھی ایک سوال پوچھ لوں

پتہ نہیں پہلے کسی نے پوچھا ہو یا نا ہو

اپنے سے حیثیت میں کم لوگوں سے کیسے پیش آتے ہیں

اور

ایسے ہی اپنے سے حیثیت میں زیادہ لوگوں سے کیسے

؟

دونوں صورتوں میں اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتا

کیونکہ حثیت رب ہی بناتا ہے، جب اس میں الله کی رضا شامل ہے تو میں کون ہوتا ہوں،