PDA

View Full Version : کاظمی انکل کا انٹرویو

KishTaj
25-09-2013, 04:14 PM
السلامُ علیکم
کاظمی انکل کا ایک بار پھر سے انٹرویو کر رہی ہوں۔ پتا تو چلے کہ عمر مزید دراز ہوئی تو خیالات مزید کتنے دراز ہوئے۔~
آپ سب نے سوالات کرنے میں میرا ساتھ دینا ہے۔۔۔:)
کیوں کہ مجھ سے زیادہ سوال پوچھے نہیں جاتے:(۔

;d

KishTaj
25-09-2013, 04:15 PM
پہلے تو کچھ روایتی سوالات ہو جائیں۔

آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟

سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟

Kazmi
25-09-2013, 04:20 PM
سچی مچی شروع کر دیا ۔ ۔ ۔ اب ہم اتنا سا مذاق بھی نہیں کر سکتے ؟؟؟؟

۔:o

Sajidcompk
25-09-2013, 04:24 PM
جیڑا بولے
اوہی بوا کھولے

Kazmi
25-09-2013, 04:29 PM
ٹھیک ہے، یوں تو یوں ہی صحیح۔

لیں پھر، جوابات کی پہلی قسظ ۔ ۔ ۔

آپ کا پورا نام؟
نام نام ہوتا ہے، اس میں پورے آدھے کا کیا چکر، ہاں ؟
اور وہ بتایا تو تھا لاسٹ ٹائم، یاد نہیں رہا ؟
بادام کھایا کرو، میٹھے والے۔

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
یعنی کہ کوئی غلط عمر بھی ہوتی ہے کیا ؟
ویسے اب عمر کافی ہو گئی ہے اس لئے کچھ سنکی سے ہو گئے ہیں۔
اگلے سال گولڈن جوبلی کیک بنوانا ہے، کتنے پیسے لو گی ؟
ریٹ صحیح دینا ورنہ لبنیٰ آپی سے فری میں بنوا لیں گے ہاں ۔ ۔ ۔

آپکی تعلیم کتنی ہے؟
تعلیم تو ابھی جاری ہے ۔ ۔ ۔ ۔
لیکن کہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی

کونسے ادیب پسند ہیں؟
آجکل والے تو سب کچرا بیچ رہے ہیں۔ پرانوں کے نام آپ کو مانوس نہیں لگیں گے ۔ ۔ ۔

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
سیر سپاٹا ۔ ۔ ۔
لیکن کبھی کبھار تو گھر جانا چاہئیے ۔ ۔ ۔ کل جائیں گے، ٹھیک

کہاں رہتے ہیں؟
دشمنوں کے دل میں، کانٹے کی طرح۔

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
آپ سب ۔ ۔ ۔ ۔

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
نمبر لگاؤ گی، سپاری دینی ہے کیا ؟

۔

KishTaj
25-09-2013, 04:30 PM
سچی مچی شروع کر دیا ۔ ۔ ۔ اب ہم اتنا سا مذاق بھی نہیں کر سکتے ؟؟؟؟

۔:o

کیا کروں انکل۔۔۔۔ بزرگوں کی ہر بات پر سنجیدگی سے عمل کرنے کی عادت ہے نا;d۔

Kazmi
25-09-2013, 04:37 PM
جیڑا بولے

اوہی بوا کھولے

لگتا ہے ہم کچھ زیادہ بول گئے ۔ ۔ ۔
??????

KishTaj
25-09-2013, 04:50 PM
لگتا ہے ہم کچھ زیادہ بول گئے ۔ ۔ ۔
??????

چلیں کوئی بات نہیں انکل جی
وہ انشا جی نے کیا فرمایا ہے۔۔۔

جو دل ميں ہے لب پر آنے دو، شرمانا کيا گھبرانا کيا
:)

Kazmi
25-09-2013, 05:00 PM
چلیں کوئی بات نہیں انکل جی

وہ انشا جی نے کیا فرمایا ہے۔۔۔

جو دل ميں ہے لب پر آنے دو، شرمانا کيا گھبرانا کيا

:)

انٹرویو کی ٹکٹکی میں بندھ ہی گئے
تو چیخنا کیا، چلانا کیا ؟

Armaans
25-09-2013, 05:30 PM
انکل جی
آپ سےجو سوالات پوچھے گئے ہیں
پلیز جواب نہ دیں بلکہ ٹھیک ٹھیک جواب دیں
ہمیں بھی آپکے انٹرویو سے رہنمائی ملے گی
شکریہ

Masoom Bacha
25-09-2013, 06:21 PM
دشمنوں کے دل میں، کانٹے کی طرح۔

بہت چٹ پٹے اور کرارے مصالحیاں والے جوابات دئیے ہیں۔
بہت خوب انکل جی۔
بہت شکریہ۔
;d

اسامہ
25-09-2013, 06:25 PM
دشمنوں کے دل میں، کانٹے کی طرح۔

بہت چٹ پٹے اور کرارے مصالحیاں والے جوابات دئیے ہیں۔
بہت خوب انکل جی۔
بہت شکریہ۔
;d

مٹھی چٹنی تے ہوئے کوئی نی وچ>:(۔

Masoom Bacha
25-09-2013, 06:27 PM
مٹھی چٹنی تے ہوئے کوئی نی وچ>:(۔
تسی انج وی سموسہ کھا کے سٹنی ہی ہوندی اے میٹھی چٹنی۔

کرارے پن دس ص لوو حافظ صاب۔
???

اسامہ
25-09-2013, 06:30 PM
نئیں ناں دہی بھلے اچ تے لڈو پِیٹھیاں والے اچ تے مٹھی چٹنی دا اپنا ای ص ہوندا اے???~۔

Armaans
25-09-2013, 06:50 PM
تسی انج وی سموسہ کھا کے سٹنی ہی ہوندی اے میٹھی چٹنی۔

کرارے پن دس ص لوو حافظ صاب۔
???
بس ٹھیک اے
تسی وچ اپنی ریڑھی لا لو بچہ
کوئی حال نئیں
;d;d;d

Masoom Bacha
25-09-2013, 06:54 PM
بس ٹھیک اے
تسی وچ اپنی ریڑھی لا لو بچہ
کوئی حال نئیں
کچھ نئی ہوندا۔
اسامہ پائی نے وی نال ای لڈو پیٹھیاں والے لائے نے۔
;d

نئیں ناں دہی بھلے اچ تے لڈو پِیٹھیاں والے اچ تے مٹھی چٹنی دا اپنا ای ص ہوندا اے???~۔
فیر اپنے گھر ہی بنا لو ۔
انکل کول نئی ہےگی۔
;d

Armaans
25-09-2013, 07:12 PM
کچھ نئی ہوندا۔
اسامہ پائی نے وی نال ای لڈو پیٹھیاں والے لائے نے۔
;d

فیر اپنے گھر ہی بنا لو ۔
انکل کول نئی ہےگی۔
;d
تسی ریڑھی تے کی لایا ہویا اے
لڈو پیٹھی یا دہی بھلے
;d;d;d

KishTaj
25-09-2013, 08:42 PM
ارے ادھر کیا آپ لوگوں نے پنجابی ریڑھیاں لگا دی ہیں؟
یوں لگ رہا ہے کہ انٹرویو کے کاغذوں ہی پر رکھ رکھ کے چھولے بیچنے شروع کر دئیے ہیں:eek:۔
اور کاظمی انکل بہت اچھے جوابات ہیں۔۔۔ (ابھی پڑھ کے اصلی والی تعریف کرتی ہوں~)۔

تب تک آپ آگے کے جوابات ارسال فرمائیں:)۔
شکریہ

Kainat
25-09-2013, 09:19 PM
اب تک بہت مزے کے جوابات دئیے ہیں کاظمی جی۔۔۔۔
کافی ہنسی آئی۔ تین دن سے ہوئے فلو میں کافی افاقہ محسوس ہوا ۔۔۔۔۔:)

Lubna Ali
25-09-2013, 10:28 PM
واو اتنے مزے دار جوابات۔۔۔ اگر پورا انٹرویو ایسا ہی ہو تو کتنا مزہ آئے۔۔۔

پہلے یہ سارے جوابات کو نمٹا لیں پھر میں بھی کچھ سوالات کرونگی۔۔۔۔

KishTaj
26-09-2013, 01:19 AM
ٹھیک ہے، یوں تو یوں ہی صحیح۔
تھینکو انکل جی
;d یہ توا واقعی بہت زبردست جا رہا ہے انٹرویو:)۔

لیں پھر، جوابات کی پہلی قسظ ۔ ۔ ۔

آپ کا پورا نام؟
نام نام ہوتا ہے، اس میں پورے آدھے کا کیا چکر، ہاں ؟
اور وہ بتایا تو تھا لاسٹ ٹائم، یاد نہیں رہا ؟
بادام کھایا کرو، میٹھے والے۔

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟

نمبر لگاؤ گی، سپاری دینی ہے کیا ؟

بادام سپاری کی باتیں کیوں انکل۔۔۔۔:mad:

میری آئی سائیڈ اتی کمزور بھی نہیں اب~۔

Kazmi
26-09-2013, 05:20 AM
انکل جی
آپ سےجو سوالات پوچھے گئے ہیں
پلیز جواب نہ دیں بلکہ ٹھیک ٹھیک جواب دیں
ہمیں بھی آپکے انٹرویو سے رہنمائی ملے گی
شکریہ

ارمانات جی یہاں تو ہم بس پھنس گئے، کہ کے۔
اور کشور شہزادی نے بھی ہمارے ساتھ وہی کیا جو بادشاہ بادشاہوں کے ساتھ کرتے آئے ہیں۔
لہذا ہماری طرف سے تو بھیا جی صاف جواب ہی سمجھئیے۔
ایسی ہی کڑوی کسیلی باتیں ہوں گی اب تو ۔ ۔ ۔
۔
اور ہاں، اگر آپ واقعی سنجیدہ ہیں تو یہاں تشریف لائیں
http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=78548

Armaans
26-09-2013, 11:46 AM

ھاھاھاھاھا
یہ تو آپ نے وہ بات کر دی نا کہ
ایک لڑکے نے لڑکی سے کہا کہ اور سناؤ
تو لڑکی نے اسے کھری کھری سنا دیں۔
;d;d;d;d
آپ سے کش مش نے جواب مانگا اور آپ نے جواب ہی دے دیا
ویری ویل
;d

KishTaj
26-09-2013, 11:48 AM
ھاھاھاھاھا
یہ تو آپ نے وہ بات کر دی نا کہ
ایک لڑکے نے لڑکی سے کہا کہ اور سناؤ
تو لڑکی نے اسے کھری کھری سنا دیں۔
;d;d
آپ سے کش مش نے جواب مانگا اور آپ نے جواب ہی دے دیا
ویری ویل
;d
;d

ارے ارے بھائی ۔۔۔ جواب ہی تو نہیں دے دیا۔۔۔
مجھے تو بہت ہی مزہ آ رہا ہے۔۔۔ اگلی قسط کا ویٹ کر رہی ہوں:)۔

Armaans
26-09-2013, 12:01 PM
ارمانات جی یہاں تو ہم بس پھنس گئے، کہ کے۔
اور کشور شہزادی نے بھی ہمارے ساتھ وہی کیا جو بادشاہ بادشاہوں کے ساتھ کرتے آئے ہیں۔
لہذا ہماری طرف سے تو بھیا جی صاف جواب ہی سمجھئیے۔
ایسی ہی کڑوی کسیلی باتیں ہوں گی اب تو ۔ ۔ ۔
۔
اور ہاں، اگر آپ واقعی سنجیدہ ہیں تو یہاں تشریف لائیں
http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=78548
واہ جی واہ بہت خوب انکل جی
تسی گریٹ او پا جی
مطلب بڑا چنگا انٹرویو سی
بوہت بوہت بوہت مزہ آیا ہے پرھ کر
شکریہ
:):)

Minha Malik
26-09-2013, 01:30 PM
السلام علیکم سر ۔ ۔ ۔
آپ کا انٹرویو مکمل پڑھا ۔ ۔ ۔ ۔وہ بھی اپنی عادت کے برخلاف۔ ۔ ۔ ایک ہی نشست میں۔ ۔ ۔ ۔بہت کچھ سیکھنے اور جاننے کا موقع ملا ۔۔ ۔اور افسوس بھی کہ اس وقت میں کیوں نہیں تھی۔ ۔ ۔ کہ انٹرویو میں کوئی حصہ ہی ڈال لیتی۔ ۔ ۔???

Amir Shahzad
26-09-2013, 01:34 PM
زبردست کاظمی انکل بہت برجستہ جوابات ہیں ;d;d

KishTaj
26-09-2013, 01:37 PM
السلام علیکم سر ۔ ۔ ۔
آپ کا انٹرویو مکمل پڑھا ۔ ۔ ۔ ۔وہ بھی اپنی عادت کے برخلاف۔ ۔ ۔ ایک ہی نشست میں۔ ۔ ۔ ۔بہت کچھ سیکھنے اور جاننے کا موقع ملا ۔۔ ۔اور افسوس بھی کہ اس وقت میں کیوں نہیں تھی۔ ۔ ۔ کہ انٹرویو میں کوئی حصہ ہی ڈال لیتی۔ ۔ ۔???

السلامُ علیکم
ارے افسوس کیسا بہنا؟
آپ اپنے سوالات کیجئے۔
کاظمی انکل ان کے جوابات سینجیدگی سے دے دیں۔
یا پھر جب انکل کا انٹرویو چل ہی رہا ہے تو وہ تھرٰڈ بھی اوپن کر دیتی ہوں۔
جسے اپنے سوالات کے سنجیدہ جوابات چاہئے وہ وہاں سوال کرلے۔۔۔ باقی ادھر تو چل ہی رہا ہے شاندار انٹرویو۔۔:)
انکل آپ راضی ہیں نا؟

Armaans
26-09-2013, 02:17 PM

لو کر لو گل
پہلے ای انکل جی چٹا ننگا جواب دے چکے نے
;d;d;d

KishTaj
26-09-2013, 04:37 PM
لو کر لو گل
پہلے ای انکل جی چٹا ننگا جواب دے چکے نے
;d;d;d

ٹرانسلیٹ پلیز>:(
یہ کیا بات ہوئی کہ خود بات لکھیں، خود سمجھیں اور خود ہنسیں۔
مخاطب کو سمجھ آنے والی زبان لکھ دیا کریں نا بھیا:cool:۔

Armaans
26-09-2013, 05:11 PM
ٹرانسلیٹ پلیز>:(
یہ کیا بات ہوئی کہ خود بات لکھیں، خود سمجھیں اور خود ہنسیں۔
مخاطب کو سمجھ آنے والی زبان لکھ دیا کریں نا بھیا:cool:۔

لو کر لو گل
اب آپ اتنی بھی بھولی بھالی نہ بنیں بہنا
آپ کو مطلب کا پتہ ہے
:p:p

Lubna Ali
26-09-2013, 05:53 PM
ارمانات جی یہاں تو ہم بس پھنس گئے، کہ کے۔
اور کشور شہزادی نے بھی ہمارے ساتھ وہی کیا جو بادشاہ بادشاہوں کے ساتھ کرتے آئے ہیں۔
لہذا ہماری طرف سے تو بھیا جی صاف جواب ہی سمجھئیے۔
ایسی ہی کڑوی کسیلی باتیں ہوں گی اب تو ۔ ۔ ۔
۔
اور ہاں، اگر آپ واقعی سنجیدہ ہیں تو یہاں تشریف لائیں
http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=78548
;d;d

مزید جوابات کب آ رہے ہیں؟

Kazmi
26-09-2013, 05:54 PM
;d;d

مزید جوابات کب آ رہے ہیں؟

کیک کے بعد

اوہ سوری، بریک کے بعد
???

Lubna Ali
26-09-2013, 06:00 PM
ایک سوال ۔۔ ابھی پوچھ لیتی ہوں

آپ کی باغبانی کا کیا حال ہے ؟

اور کون کون سے نئے پھل سبزیاں اگائی ہیں آپ نے؟

Kazmi
26-09-2013, 06:12 PM
دوسری قسط

زیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
یوں پوچھئیے کہ وقت ہمیں کیسے گذار رہا ہے ۔ ۔ ۔
بہت بے رحم استاد سے پالا پڑا ہے۔
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
چلو اور سنو، ارے جان بچی سو لاکھوں پائے، گذشتہ را صلوٰۃ، آئندہ را احتیاط ۔ ۔ ۔ بس اب سب کو بتاتے مت پھرنا ۔ ۔ ۔
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
کوہ نوردی کا سامان، ارے اتنا آسان سوال ۔ ۔ ۔ یہ تو مفت کے پانچ نمبر ہوگئے
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
چھوڑیں ستارہ کو، آپ بتائیں مہر النساء کیسی ہے، بال بچے سب راضی ہیں ناں اس کے ؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
ارے بٹیا، جیسے حالات چل رہے ہیں، کس احمق کو دلچسپی کا سامان نظر آئے گا ان میں ؟
ذرا سین بدلے تو پھر دوبارہ پوچھنا۔
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
پرایا اخبار ہی پڑھتے ہیں، جونسا صفحہ ہاتھ لگ جائے ۔ ۔ ۔ پہلے بعد کی بات نہیں، باتھ روم میں باری آنے پر منحصر ہے ۔ ۔ ۔
کتنے مذہبی ہیں؟
الحمدللہ
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
ارے ہم نے کہاں پڑھا، امی جان نے پڑھا دیا، ہم تو اس وقت چُنے مُنے سے تھے
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
حق ہا ۔ ۔ ۔ کبھی ہم بھی بہت شغلی ہوا کرتے تھے، اب تو بچے ہم سے شغل کرتے ہیں، فل ٹائم تفریح ہاتھ آئی ہے نالائقوں کے ۔ ۔ ۔

Kazmi
26-09-2013, 06:14 PM
ایک سوال ۔۔ ابھی پوچھ لیتی ہوں

آپ کی باغبانی کا کیا حال ہے ؟

اور کون کون سے نئے پھل سبزیاں اگائی ہیں آپ نے؟

ایک تو ہم آپ کے حافظہ سے بہت تنگ ہیں، کوئی بات کبھی بھول کر بھی دکھائیں۔

باقی کو چھوڑیں، اس بار اپنے گھر کی عجوہ کھائیں، ماشاء اللہ

Armaans
26-09-2013, 07:20 PM

hahahahahahahahahaha
very gud uncle g

Catharsis
26-09-2013, 07:37 PM
کاظمی صاحب، میرا آپ سے ایک سیریس سوال ہے کیا آپ اپنے سیریس والے انٹرویو میں بتائیں گے یا یہاں ؟

Catharsis
26-09-2013, 07:45 PM
ایک اور سوال بھی ہے، میری چٹھی حس کہ رہی ہے کے میرا چھوٹا بھائی عبدالله آپ سے کچھ سوال پوچھنا چاہ رہا ہے لیکن پوچھ نہیں پا رہا، اور مزے لے لے کر آپ کا انٹرویو پڑھ رہا ہے،

آپ اس کے اس سوال کا جواب دیں گے جو اس کے دماغ میں ہے ؟

KishTaj
26-09-2013, 08:42 PM
لو کر لو گل
اب آپ اتنی بھی بھولی بھالی نہ بنیں بہنا
آپ کو مطلب کا پتہ ہے
:p:p

میری لاعلمی کا مذاق تو مت اڑائیں اب:(

Faaizaa
26-09-2013, 08:46 PM
ایک سوال ۔۔ ابھی پوچھ لیتی ہوں

آپ کی باغبانی کا کیا حال ہے ؟

اور کون کون سے نئے پھل سبزیاں اگائی ہیں آپ نے؟

اسی سوال کو میری طرف سے بھی سمجھا جائے یعنی دو دفعہ پڑھیں کو

Kazmi
26-09-2013, 09:20 PM
کاظمی صاحب، میرا آپ سے ایک سیریس سوال ہے کیا آپ اپنے سیریس والے انٹرویو میں بتائیں گے یا یہاں ؟

زیادہ سیرئیس ہے تو یہیں پوچھ لیں، وہ والا تھریڈ تو لاک شُد ۔ ۔ ۔

Kazmi
26-09-2013, 09:21 PM
اسی سوال کو میری طرف سے بھی سمجھا جائے یعنی دو دفعہ پڑھیں کو

جی پڑھ لیا دو دفعہ ۔ ۔ ۔
ٹھیک ؟

Catharsis
26-09-2013, 10:48 PM
زیادہ سیرئیس ہے تو یہیں پوچھ لیں، وہ والا تھریڈ تو لاک شُد ۔ ۔ ۔

سوال: پاکستان کے روشن مستقبل اور عالم اسلام کی توقیر کے لئے ہمیں کیا کرنا ہو گا ؟

رفعت
26-09-2013, 11:19 PM
السلام علیکم بہت مزے کے جواب موڈ اچھا ہو گیا

KishTaj
27-09-2013, 06:59 AM
زیادہ سیرئیس ہے تو یہیں پوچھ لیں، وہ والا تھریڈ تو لاک شُد ۔ ۔ ۔
http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=78548
~

Armaans
27-09-2013, 11:33 AM
میری لاعلمی کا مذاق تو مت اڑائیں اب:(

میں نے کبھی گڈی نہیں اڑائی اور آپ مزاق اڑانے کی بات کر رہی ہیں
;d;d;d

KishTaj
27-09-2013, 11:50 AM
میں نے کبھی گڈی نہیں اڑائی اور آپ مزاق اڑانے کی بات کر رہی ہیں
;d;d;d

یعنی آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جب تک گڈی اڑانا نہیں سیکھ جائیں گے تب تک مجھے معنی نہیں بتائیں گے:eek:۔

Amir Shahzad
27-09-2013, 01:22 PM
میں نے کبھی گڈی نہیں اڑائی اور آپ مزاق اڑانے کی بات کر رہی ہیں
;d;d;d

ہائے کیا یاد کرا دیا

میں نے تو بہت اڑائی ہے

لیکن اب تو آٹھ سال ہو گئے اور ویسے بھی پابندی لگ گئی اب تو

نہیں تو جیسی بسنت ہم دوست لوگ سیلیبریٹ کرتے تھے

سارا محلے دیکھتا تھا

اب تو یادیں ہی رہ گئیں بس

Armaans
27-09-2013, 02:49 PM
یعنی آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جب تک گڈی اڑانا نہیں سیکھ جائیں گے تب تک مجھے معنی نہیں بتائیں گے:eek:۔

گڈی اڑانی تو اب شاید سیکھ ہی نہ پاؤں لیکن آپکو جواب ضرور مل جائے گا۔
:):)

Catharsis
27-09-2013, 02:54 PM
سوال: پاکستان کے روشن مستقبل اور عالم اسلام کی توقیر کے لئے ہمیں کیا کرنا ہو گا ؟

آپ نے مجھ سے سوال پوچھا میں نے جواب دے دیا کے آخر مسلمان زبوں حالی کی کیا وجہ ہے، ہمیں اتنے بے توقیر کیوں ہو گے ہیں اس کی وجہ کیا ہے

ہم نے سب سے پہلے کیا کرنا ہے

میں اپنا جواب یہاں (http://www.oneurdu.com/forums/blog.php?b=7728)درج کروا دیا،
اب آپ کی کیا رائے ہے، یہ تو بتایا ہی نہیں یہ ایک بہت وسیع گفتگو ہے، جو ضرور ہونی چاہے، لیکن اس کا نقطہ کہاں سے شروع ہو میں نے اس کی نشاندہی کی ہے،

Faaizaa
27-09-2013, 03:56 PM
جی پڑھ لیا دو دفعہ ۔ ۔ ۔
ٹھیک ؟

کیا مطلب?بس پڑھیں گے جواب تو دیجئے

KishTaj
30-09-2013, 04:37 PM
انکل جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزید جوابات کا انتظار کرنے والی سمائیلی

KishTaj
03-10-2013, 09:48 PM
کہاں رہ گئے انکل جی۔۔۔ ویٹنگ۔۔۔۔۔۔۔۔ مشین بن گئے ہم تو;d

Shaista Zia
04-10-2013, 12:30 PM
بہت اچھا انٹرویو ہے چاچو جانی۔ گڈ ہے جی۔

Kazmi
04-10-2013, 06:17 PM
کیا مطلب?بس پڑھیں گے جواب تو دیجئے

نانی کہتی تھیں اچھے بچے بڑوں کو جواب نہیں دیتے ۔ ۔ ۔

Kazmi
04-10-2013, 06:28 PM
تیسری قسط

زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
امی ابو چاہتے تھے ہم ڈاکٹر بنیں، دادا ابو کہتے تھے بندے دا پتر بن اور ہم یہ بن گئے، یہ، ادھر دیکھیں ناں، یہ بن گئے ہم ۔ ۔ ۔

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
زندگی بے بندگی شرمندگی
اور ویسے بھی شرمندگی ہی شرمندگی ۔ ۔ ۔ کیا کرے بندہ ؟

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
چلیں اب فرق کیا ڈالنا، سارے ہی جوانوں سے ہے، بچوں سے بھی اور بڈھوں سے بھی ۔ ۔ ۔

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست یاں تھوڑے ہیں اور بھائی بہت ۔ ۔ ۔
بھائی لوگوں سے معذرت کے ساتھ

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
کچھ دیکھ کر دوستی کی تو دوستی تو نہ ہوئی ناں ۔ ۔ ۔

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
ارے ایسا ویسا ۔ ۔ ۔ سانس پی جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ ھو ھو ھا ھا ھا ھا ۔ ۔ ۔ ۔

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
پہلے انسان تو بن لیں ۔ ۔ ۔ پھر دیکھیں گے ایسا کہ ویسا ۔ ۔ ۔

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
ہمارے ہاں تو دوسرا تکیہ ہوتا ہے، جیسا پیروں فقیروں کا ہوتا ہے ۔ ۔ ۔

کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
ہاتھ کی صفائی ناں ۔ ۔ ۔ ۔ ششش ۔ ۔ ۔

Armaans
04-10-2013, 07:51 PM

kya poppat intervew dia ha chachu g
maza aa gya parh k
guddddasssss

رفعت
05-10-2013, 03:19 PM
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
ارے ایسا ویسا ۔ ۔ ۔ سانس پی جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ ھو ھو ھا ھا ھا ھا ۔ ۔ ۔ ۔

oh main to dar gai

فراز پاکستانی
05-10-2013, 04:42 PM
ایک سوال میں کر لوں جناب۔میں جانتا تو نہیں کہ آپ کون ہیں بس یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ سیاست سے کتنی دلچسپی ہے۔کون سا سیاست دان پسند ہے۔جناب آصف علی زرداری کی کون سی بات اچھی لگتی ہے اور کون سی اچھی نہیں لگتی۔کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس ملک کے مسئلے صرف پیپلز پارٹی ہی حل کر سکتی ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف کے انتخابی جھوٹے دعوے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے۔شکریہ

KishTaj
05-10-2013, 04:59 PM
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں

کچھ دیکھ کر دوستی کی تو دوستی تو نہ ہوئی ناں ۔ ۔ ۔

آپ نے بھی مذاق مذاق میں کمال ہی کر دیا انکل جی;d۔
شاندار۔۔۔
مزید سوالات کا ٹوکرا بھیجوں کیا؟

Kazmi
05-10-2013, 09:58 PM
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
ارے ایسا ویسا ۔ ۔ ۔ سانس پی جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ ھو ھو ھا ھا ھا ھا ۔ ۔ ۔ ۔

oh main to dar gai

ہائے اللہ ۔ ۔ ۔
آپی، چھوٹوں کی بات ہو رہی تھی

??????

Kazmi
05-10-2013, 10:00 PM
ایک سوال میں کر لوں جناب۔میں جانتا تو نہیں کہ آپ کون ہیں بس یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ سیاست سے کتنی دلچسپی ہے۔کون سا سیاست دان پسند ہے۔جناب آصف علی زرداری کی کون سی بات اچھی لگتی ہے اور کون سی اچھی نہیں لگتی۔کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس ملک کے مسئلے صرف پیپلز پارٹی ہی حل کر سکتی ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف کے انتخابی جھوٹے دعوے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے۔شکریہ

جدا ہو دیں سیاست سے
تو رہ جاتی ہے چنگیزی

اس وقت تو ٹوکری میں سارا مال ایک جیسا ہی ہے بھائی جان۔
دعا کریں ۔ ۔ ۔ بلکہ ہم سب کو توبہ کرنی چاہئیے ۔ ۔ ۔

۔

Kazmi
05-10-2013, 10:02 PM
آپ نے بھی مذاق مذاق میں کمال ہی کر دیا انکل جی;d۔
شاندار۔۔۔
مزید سوالات کا ٹوکرا بھیجوں کیا؟

توبہ ہے ۔ ۔ ۔ ابھی اتنے سارے سوالات پڑے ہیں اور آپ مزید کو بگھار لگانے پہ تُلی ہیں، ترس نہیں آتا آپ کو ۔ ۔ ۔
>:(>:(

Maria Ahmed
05-10-2013, 10:06 PM
تیسری قسط

زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
امی ابو چاہتے تھے ہم ڈاکٹر بنیں، دادا ابو کہتے تھے بندے دا پتر بن اور ہم یہ بن گئے، یہ، ادھر دیکھیں ناں، یہ بن گئے ہم ۔ ۔ ۔

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
زندگی بے بندگی شرمندگی
اور ویسے بھی شرمندگی ہی شرمندگی ۔ ۔ ۔ کیا کرے بندہ ؟

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
چلیں اب فرق کیا ڈالنا، سارے ہی جوانوں سے ہے، بچوں سے بھی اور بڈھوں سے بھی ۔ ۔ ۔

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست یاں تھوڑے ہیں اور بھائی بہت ۔ ۔ ۔
بھائی لوگوں سے معذرت کے ساتھ

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
کچھ دیکھ کر دوستی کی تو دوستی تو نہ ہوئی ناں ۔ ۔ ۔

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
ارے ایسا ویسا ۔ ۔ ۔ سانس پی جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ ھو ھو ھا ھا ھا ھا ۔ ۔ ۔ ۔

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
پہلے انسان تو بن لیں ۔ ۔ ۔ پھر دیکھیں گے ایسا کہ ویسا ۔ ۔ ۔

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
ہمارے ہاں تو دوسرا تکیہ ہوتا ہے، جیسا پیروں فقیروں کا ہوتا ہے ۔ ۔ ۔

کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
ہاتھ کی صفائی ناں ۔ ۔ ۔ ۔ ششش ۔ ۔ ۔

بہت مزے کے جواب ہیں
;d

Kazmi
05-10-2013, 10:10 PM
kya poppat intervew dia ha chachu g
maza aa gya parh k
guddddasssss

بہت مزے کے جواب ہیں
;d

کمال ہے، آپ لوگ انٹرویو پڑھ رہے ہیں یا چکھ رہے ہیں ؟
;d;d;d

رفعت
05-10-2013, 10:11 PM
ہائے اللہ ۔ ۔ ۔
آپی، چھوٹوں کی بات ہو رہی تھی

??????

o ho acha acha chalain aap dar jaein phir;d

رفعت
05-10-2013, 10:13 PM
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
ہمارے ہاں تو دوسرا تکیہ ہوتا ہے، جیسا پیروں فقیروں کا ہوتا ہے ۔ ۔ ۔
tasweer dikhaein aisay nayaab takiyay ki
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
ہاتھ کی صفائی ناں ۔ ۔ ۔ ۔ ششش ۔ ۔ ۔

peeron wala takiya or hath ki safai wagh wah kya connection jora ha

roman k lye sorry is main urdu install nahi ho rahi

Kazmi
05-10-2013, 10:14 PM
o ho acha acha chalain aap dar jaein phir;d

اوئی ماں ۔ ۔ ۔ یہ تو الٹے لینے کے دینے پڑ گئے۔

:o:o

Kazmi
05-10-2013, 10:15 PM
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
ہمارے ہاں تو دوسرا تکیہ ہوتا ہے، جیسا پیروں فقیروں کا ہوتا ہے ۔ ۔ ۔
tasweer dikhaein aisay nayaab takiyay ki
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
ہاتھ کی صفائی ناں ۔ ۔ ۔ ۔ ششش ۔ ۔ ۔

peeron wala takiya or hath ki safai wagh wah kya connection jora ha

roman k lye sorry is main urdu install nahi ho rahi

اسی لئے تو ساتھ "ششش" کہا تھا، سمجھا کریں ناں۔ ۔ ۔ ۔

Maria Ahmed
05-10-2013, 10:22 PM
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
ہمارے ہاں تو دوسرا تکیہ ہوتا ہے، جیسا پیروں فقیروں کا ہوتا ہے ۔ ۔ ۔
tasweer dikhaein aisay nayaab takiyay ki
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
ہاتھ کی صفائی ناں ۔ ۔ ۔ ۔ ششش ۔ ۔ ۔

peeron wala takiya or hath ki safai wagh wah kya connection jora ha

roman k lye sorry is main urdu install nahi ho rahi

یه پیروں والا تکیہ کون سا ہوتا ہے
???

Kazmi
05-10-2013, 10:24 PM
یه پیروں والا تکیہ کون سا ہوتا ہے
???

شکر کریں کہ آپ کو اس کا نہیں معلوم ۔ ۔ ۔

Maria Ahmed
05-10-2013, 10:25 PM
شکر کریں کہ آپ کو اس کا نہیں معلوم ۔ ۔ ۔

اچھا کوئی خطرناک چیز ہے کیا
??????

Kazmi
05-10-2013, 10:28 PM
اچھا کوئی خطرناک چیز ہے کیا
??????

نہیں، کبھی یہ آستانے علم و آگہی اور دعوت و تبلیغ کے مراکز ہوا کرتے تھے مگر اب ۔ ۔ ۔ یاغوں کے تصرف میں عقابوں کے نشیمن۔

۔

Maria Ahmed
05-10-2013, 10:33 PM
نہیں، کبھی یہ آستانے علم و آگہی اور دعوت و تبلیغ کے مراکز ہوا کرتے تھے مگر اب ۔ ۔ ۔ یاغوں کے تصرف میں عقابوں کے نشیمن۔

۔

اتنی مشکل اردو سمجھ نہیں آتی
:(

KishTaj
06-10-2013, 07:41 AM
توبہ ہے ۔ ۔ ۔ ابھی اتنے سارے سوالات پڑے ہیں اور آپ مزید کو بگھار لگانے پہ تُلی ہیں، ترس نہیں آتا آپ کو ۔ ۔ ۔
>:(>:(

ہائیں اتنے سے سوالات پر ترس والی بات۔:eek:۔۔
یہ سوال تو آپ کو عفان بھائی کے انٹرویو میں مجھ سے پوچھنا چاہئے نا;d۔

Kazmi
09-10-2013, 01:16 PM
چوتھی قسط

گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
بستر کے ۔ ۔ ۔ سُتّے ای رہنے آں ۔ ۔ ۔

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
ون اردو کے ساتھ یا پھر فیس بُک کے ساتھ ۔ ۔

کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
خبر دار جو آئندہ ایسی کوئی بات پوچھی تو ۔ ۔ ۔

ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
رُسّے رُسّے ہی رہتے ہیں ہر وقت ۔ ۔ ۔ ذرا ذرا سی بات پر۔

ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
بتایا تو تھا کہ بہت بولتے ہیں، آپ کو کوئی مسلا ہے ۔ ۔ ۔
بار بار پوچھے جا رہی ہیں کہ کتنا بولتے ہیں، کیوں بولتے ہیں ۔ ۔ ۔
کیا ہوتا ہے بولنے سے، زبان دی کس لئے ہی اللہ پاک نے ۔ ۔ ۔ ہَیں ۔ ۔ ۔ بتائیں ۔ ۔ ۔ ۔ بولیں ۔ ۔ ۔
ہماری زبان ہے ہم بولیں گے اور جتنا چاہے بولیں گے، روکے کوئی ۔ ۔ ۔خاموش کیوں رہیں جی ہم، خاموش رہیں ہمارے دشمن اور ان کے چمچے، ہم نہیں رہتے کوئی خاموش واموش ۔ ۔ ۔
آئی سمجھ کہ ہم بولیں کچھ؟

اگر کوئی غلطی پر ہو اور مستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا ہوگا؟
یہ بھی خوب کہی، ارے کوئی غلطی پر نہ بھی ہو اور بحث نہ بھی کرنا چاہے تو پوچھئے ہم کیا حال کرتے ہیں بے چارے کا ۔ ۔ ۔

آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا ؟
ہائے، مزاج تو ہمارا ایسا ہے کہ بس کول ہی کول ۔ ۔ ۔ مری سمجھ لو یا کم از کم نتھیا گلی، بس ذرا کبھی آزمانے نہ بیٹھ جانا ۔ ۔ ۔ ہاں ! ۔ ۔ ۔

سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
اچھا تو اب آپ کے ان سوالات کا آڈٹ بھی ہم ہی کریں، اور وہ بھی بلا فیس ۔ ۔ ۔ ہم بھولے بہت ہیں مگر اتنے بھی نہیں جتنا آپ نے سمجھ رکھا ہے ۔ ۔ ۔

sanya_aaina
09-10-2013, 02:48 PM
بہہہہتتت خوب انکل جی۔۔۔۔ پورا دھاگہ پڑھا ابھی۔۔۔ کیا دل کو لگتے شاندار جواب دیے ہیں۔۔۔۔ اب مذیدار نہیں کہوں گی۔۔۔ نہیں تو آپ چکھنے کا الزام لگائیں گے۔۔
;d

KishTaj
09-10-2013, 10:31 PM
چوتھی قسط
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
بتایا تو تھا کہ بہت بولتے ہیں، آپ کو کوئی مسلا ہے ۔ ۔ ۔
بار بار پوچھے جا رہی ہیں کہ کتنا بولتے ہیں، کیوں بولتے ہیں ۔ ۔ ۔
کیا ہوتا ہے بولنے سے، زبان دی کس لئے ہی اللہ پاک نے ۔ ۔ ۔ ہَیں ۔ ۔ ۔ بتائیں ۔ ۔ ۔ ۔ بولیں ۔ ۔ ۔
ہماری زبان ہے ہم بولیں گے اور جتنا چاہے بولیں گے، روکے کوئی ۔ ۔ ۔خاموش کیوں رہیں جی ہم، خاموش رہیں ہمارے دشمن اور ان کے چمچے، ہم نہیں رہتے کوئی خاموش واموش ۔ ۔ ۔
آئی سمجھ کہ ہم بولیں کچھ؟

اگر کوئی غلطی پر ہو اور مستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا ہوگا؟
یہ بھی خوب کہی، ارے کوئی غلطی پر نہ بھی ہو اور بحث نہ بھی کرنا چاہے تو پوچھئے ہم کیا حال کرتے ہیں بے چارے کا ۔ ۔ ۔
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
اچھا تو اب آپ کے ان سوالات کا آڈٹ بھی ہم ہی کریں، اور وہ بھی بلا فیس ۔ ۔ ۔ ہم بھولے بہت ہیں مگر اتنے بھی نہیں جتنا آپ نے سمجھ رکھا ہے ۔ ۔ ۔

;d;d;d;d

Lubna Ali
09-10-2013, 11:59 PM
ایک تو ہم آپ کے حافظہ سے بہت تنگ ہیں، کوئی بات کبھی بھول کر بھی دکھائیں۔

باقی کو چھوڑیں، اس بار اپنے گھر کی عجوہ کھائیں، ماشاء اللہ

ہی ہی ہی ۔۔۔

ماشاءاللہ ماشاءللہ ۔۔۔ گھر کی عجوہ ۔۔۔ بھئی بہت بہت مبارک ہو یہ تو کمال شمال والی بات ہوگئی جی۔۔۔

جب پھل لگ جائیں گے تو تصویر لیکر ضرور شئیر کیجیئے گا۔۔ دعا یہی ہے کہ اس درخت میں خوب پھل لگیں اور سالوں سال تک آپ اس سے مستفید ہوتے رہیں آمین ۔۔۔۔۔

نانی کہتی تھیں اچھے بچے بڑوں کو جواب نہیں دیتے ۔ ۔ ۔

ہاہاہاہ۔۔۔ شاید جواب جلد بازی میں نہیں پڑھ پائیں یا واقعی عمر کا تقاضہ ہے بینائی کمزور ہو رہی ہے ان کی ۔۔۔;d

Kazmi
10-10-2013, 01:41 AM
ماشاءاللہ ماشاءللہ ۔۔۔ گھر کی عجوہ ۔۔۔ بھئی بہت بہت مبارک ہو یہ تو کمال شمال والی بات ہوگئی جی۔۔۔

جب پھل لگ جائیں گے تو تصویر لیکر ضرور شئیر کیجیئے گا۔۔ دعا یہی ہے کہ اس درخت میں خوب پھل لگیں اور سالوں سال تک آپ اس سے مستفید ہوتے رہیں آمین ۔۔۔۔۔

دعاؤں کے لئے بہت بہت شکریہ،جزاک اللہ ۔ ۔ ۔

ہاہاہاہ۔۔۔ شاید جواب جلد بازی میں نہیں پڑھ پائیں یا واقعی عمر کا تقاضہ ہے بینائی کمزور ہو رہی ہے ان کی ۔۔۔;d

بس، اب آپ کی یہ ہنسی بھی مہمان ہی ہے ۔ ۔ ۔ ان کے آنے کا انتظار کریں ۔ ۔ ۔

رفعت
10-10-2013, 02:47 AM
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
بتایا تو تھا کہ بہت بولتے ہیں، آپ کو کوئی مسلا ہے ۔ ۔ ۔
بار بار پوچھے جا رہی ہیں کہ کتنا بولتے ہیں، کیوں بولتے ہیں ۔ ۔ ۔
کیا ہوتا ہے بولنے سے، زبان دی کس لئے ہی اللہ پاک نے ۔ ۔ ۔ ہَیں ۔ ۔ ۔ بتائیں ۔ ۔ ۔ ۔ بولیں ۔ ۔ ۔
ہماری زبان ہے ہم بولیں گے اور جتنا چاہے بولیں گے، روکے کوئی ۔ ۔ ۔خاموش کیوں رہیں جی ہم، خاموش رہیں ہمارے دشمن اور ان کے چمچے، ہم نہیں رہتے کوئی خاموش واموش ۔ ۔ ۔
آئی سمجھ کہ ہم بولیں کچھ؟

بس بس بس ہم سمجھ گئے کہ ُآپ بہت خاموش طبع ہیں

Kazmi
12-10-2013, 06:02 PM
پانچویں قسط

سیاست سے دلچسپی ہے؟ کتنی ہے؟
کونسی سیاست، یہ جو اپنے ہاں ہو رہی ہے؟
اسے سیاست کہتے ہیں ۔ ۔ ۔

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
ہیں ہی دور اندیش، قریب کا تو چشمہ ہی نہیں مل رہا ۔ ۔ ۔

مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
یہ مظبوط کیا ہوتا ہے ؟

کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
ہمیں تو پیار کی زبان پسند ہے مگر کیاہے کہ اپنی قوم صرف ڈنڈے کی زبان سمجھتی ہے اس لئے ۔ ۔ ۔

کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
ہمیں اب زبانیں سیکھنے کی حاجت نہیں، گوگل ٹرانسلیٹ ہے ناں ! ۔ ۔ ۔

کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
آپ دعوت تو دیں، پھر دیکھیں ہماری پھرتیاں ۔ ۔ ۔

کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
میزبان کی بجائے میز پر موجود نعمتوں پر توجہ مرکوز رکھنا ہی دانشمندی ہے ۔ ۔ ۔

کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
کام؟ کیا مطلب ؟

ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
کونسی ٹینشن ؟

غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
اترے تب ناں، ناک پہ تو رکھا رہتا ہے ۔ ۔ ۔

سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
اگر کسی بات پر نہ آئے تو حیرت ہو گی ۔ ۔ ۔

غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بس، اب آپ آگے سے ہٹ جائیں ۔ ۔ ۔

بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟
ہم کہاں بولتے ہیں ؟ کبھی سنا ؟

Lubna Ali
12-10-2013, 06:23 PM
میزبان کی بجائے میز پر موجود نعمتوں پر توجہ مرکوز رکھنا ہی دانشمندی ہے ۔

;d
واقعی بہت دانمشندانہ سوچ ہے۔۔

رفعت
13-10-2013, 05:37 AM
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
اترے تب ناں، ناک پہ تو رکھا رہتا ہے ۔ ۔ ۔

اوہو تو ناک تو تھک گئی ہو گی اب تک

KishTaj
13-10-2013, 08:46 AM
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
آپ دعوت تو دیں، پھر دیکھیں ہماری پھرتیاں ۔ ۔ ۔

ہی ہی ہی
لیکن آپ آئیں گے۔۔۔۔۔؟:mad:

Kazmi
13-10-2013, 10:55 AM
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
اترے تب ناں، ناک پہ تو رکھا رہتا ہے ۔ ۔ ۔

اوہو تو ناک تو تھک گئی ہو گی اب تک

جی، اور کیا ۔ ۔ ۔

Kazmi
13-10-2013, 10:56 AM
ہی ہی ہی
لیکن آپ آئیں گے۔۔۔۔۔؟:mad:

آزمائش شرط ہے ۔ ۔ ۔

KishTaj
13-10-2013, 04:17 PM
آزمائش شرط ہے ۔ ۔ ۔

بس پھر ضرور آئیے۔۔۔
موسٹ ویلکم:)

KishTaj
05-11-2013, 06:37 PM
مزید سوالات بھیجوں نا انکل جی~۔

Kazmi
06-11-2013, 05:01 PM
مزید سوالات بھیجوں نا انکل جی~۔

جی ضرور ۔ ۔ ۔
----------------