PDA

View Full Version : ہلدی غائب۔۔۔۔

KishTaj
17-08-2013, 03:37 AM
السلامُ علیکم
آج ہی صبح میں یہ واقعہ پیش آیا شاید بارہ بجے کے قریب۔۔۔
میں کولر سے گلاس میں پانی بھر رہی تھی امی کچن میں کوکنگ میں مصروف تھیں۔
پانی بھرنے کے بعد اسکا نل بند کیا اور جونہی پینے لگی دیکھا کہ پانی اب تک بہہ رہا ہے، میں نے دوبارہ بند کیا اور سوچنے لگی کہ کہیں میں نے ہی تو نہیں کھُلا چھوڑا۔۔۔۔
پھر خیال آیا کہ ناممکن کہ نل کو بند کئیے بغیر نیچے سے گلاس ہٹا لوں اور پانی پینا شروع کر دوں۔۔۔ بھلا ایسے کوئی کر سکتا ہے؟
خیر یہ سب سوچتے ہوئے میں نے وہاں پونچھا لگایا۔۔۔ اور پھر جب آخر میں ہاتھ دھونے لگی تو سیم واقعہ واش بیسن پر پیش آیا نل بند کر کے آگے بڑھی تو پانی کی آواز۔۔۔۔ پیچھے مڑ کر دیکھا۔۔۔ پانی بہتا ہوا نظر آیا۔۔ نل کھلا ہوا تھا پھر بند کر دیا۔۔۔
دل میں کچھ گڑ بڑ ہے یہ سوچتی ہوئی اندر کمرے میں پہنچی، امی کی آواز سنائی دی۔
ہلدی کہاں ہے کشور؟
میں نے کہا امی وہیں جہاں ہوتی ہے۔ اور یہ کہتے ساتھ میں کچن میں پہنچی ہلدی کی خالی بھرنی دیکھ کر ہکا بکا رہ گئی۔
کیوں کہ کل جب میں کوکنگ کر رہی تھی تو دیکھا ہلدی ختم۔۔۔ امی سے کہا تو امی نے مجھے نیا پیکٹ نکال کے دیا۔۔۔ میں نے وہ ہلدی بھرنی میں بھر دی تھی۔
اسکے بعد وہاں کوئی کوکنگ نہیں ہوئی اسی لئے امی نے مجھ سے ہی پوچھا۔۔۔ اور کوئی بھی کچن میں کم از کم مصالحوں کے اسٹینڈ کو چھیڑنے والا تھا بھی نہیں۔ نہ کل سے اب تک کسی کو اس کی ضرورت محسوس ہوئی۔
پہلے اسٹینڈ پر تلاش کیا کہ شاید یہ دوسری خالی بھرنی ہو کیوں کہ وہ سیٹ کے ساتھ کی تھی ویسی دوسری بھی ہو سکتی تھی۔۔۔ مگر نہیں ملی۔۔۔ بس ایک وہ خالی بھرنی تھی جس کی تہہ میں تھوڑی ہلدی موجود تھی اتنی سی کہ پتا چل رہا تھا کہ یہ ہلدی ہی کی ہے۔
پھر دوسرے مصالحہ جات کے۔۔۔ کبرڈز وغیرہ میں تلاش کی۔۔۔۔ سلپ پر تو سوائے دہی کے اور کچھ نہیں رکھا تھا۔۔۔
امی اور میں بہت دیر تک تلاش کرتی رہیں۔ نہیں ملی۔
میں اندر کمرے میں آئی تاج کو بتایا تاج نے کہا اور ڈھونڈو وہیں کہیں ہوگی۔
میں نے کہا کہ بہت اچھے سے تلاش کر لیا ہے۔۔ مجھے شک ہے دیکھو میرے ساتھ کچھ عجیب و غریب حرکتیں ہو رہی ہیں۔
یہ سنتے ہی چھوٹا بھائی چونک پڑا۔۔۔ وہ تھوڑا ڈرپوک ہے نا۔۔۔
پہلے بتایا کہ دیکھو ابھی میں پونچھا لگا رہی تھی نا وہاں۔۔۔ وہاں کیسے پانی گرا تھا پتا ہے؟
پورا قصہ سنایا۔۔۔ اور پھر کہا کہ اب دیکھو ہلدی غائب۔۔۔
تاج نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہاں بھئی اُن لوگوں کو بھی ضرورت پڑ جاتی ہوگی کھانے وغیرہ میں ڈالنے کے لئے۔۔۔
امی آئیں کچن سے کہ کہاں گئی ہلدی ۔۔۔ کوئی چرا کے تو لے جانے سے رہا۔۔
میں نے کہا امی چوری کا مت سوچیں سنیں کہ کیا کیا ہو رہا ہے۔۔۔ امی کو سب بتایا میں نے پھر تاج نے کہا ۔۔۔ امی مستی کر رہے ہونگے وہ لوگ۔۔۔
آفاق(چھوٹا بھائی) کے چہرے کا رنگ اڑ رہا تھا۔۔۔
پھر میں اٹھی یہ سوچتے ہوئے کہ چلو ایک بار پھر سہی۔
کچن میں گئی تو بالکل سامنے سلپ پر فُل بھری ہوئی ہلدی کی بھرنی رکھی ہے۔ خالی والی بھرنی ابھی نظر نہیں آئی۔
میں نے اٹھائی اور کمرے میں لائی۔۔ امی یہ دیکھیں سلپ پر رکھی ہوئی ہے۔۔
اب امی حیران و پریشان ہوگئیں۔ سمجھ ہی میں نہیں آ رہا تھا کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔
امی نے پوچھا کہ تم پوری بھری ہونے کی بات کر رہی تھیں یہ کم کیوں لگ رہی ہے۔۔۔ کل کھانے میں تو اتنی ساری ڈالی نہ ہوگی۔
تب میں نے بھی غور کیا۔۔۔ واقعی ہلدی کی مقدار بھی کچھ کم ہو گئی تھی۔
خیر جب سب کچن سے جا چکے تو اکیلے کچن میں جا کے میں نے معذرت وغیرہ کی کہ ہو سکتا ہے ہماری کسی حرکت سے وہ لوگ پریشان ہو گئے ہوں۔ (ایسے کچھ واقعات پہلے بھی پیش آئے تھے تب بھی میں نے یہی کیا تھا)۔ شاید ہم میں سے کسی نے انہیں انجانے میں ڈسٹرب کر دیا ہو۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
سو میں نے کچھ اونچی آواز میں معافی مانگی۔ اور حضرت سلیمان علیہ سلام کی قسم دے کر کہا کہ اب وہ ہمیں پریشان نہ کریں۔۔۔۔
تب سے تو اللہ کا شکر ہے اب تک ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
واللہ اعلم بالصواب۔۔۔
~

عنبرین آصف
17-08-2013, 05:58 AM
کش سس ایسا تو اکثر میرے ساتھ بھی ہوتا ہے
ہر چیز کو اسکی جگہ پہ رکھنے کے باوجود اکثر چیزیں نہیں ملتیں
اور ایسا ہمیشہ تب ہوتا ہے ہے جب مجھے اس چیز کی بہت ضرورت ہو
یا کہیں باہر جانا ہو
اور واپس آنے پہ وە چیزیں ایسی جگہ پہ ملتی کہ فورا نظر پڑتی ہے ان پہ
میں تو یہی سوچتی رہتی ہوں کہ میری ہی چیزیں رکھ کے بھول جاتی ہوں

KishTaj
17-08-2013, 07:26 AM

ہممم ایسا بھی ہوتا رہتا ہے عموماً پتہ نہیں کیوں۔۔
لیکن یہ جو کل ہوا اس میں ایک پرسنٹ بھی چانس نہیں تھا کہ ہم یہ سوچ سکیں کہ میں ہی چیز رکھ کے بھول گئی ہونگی۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
اور مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ یہ غیر انسانی طریقے سے ہوا۔۔۔۔ اب اس یقین کی وجہ مت پوچھئیے گا پلیزز۔۔۔~۔۔۔

Aamir Jahan
17-08-2013, 10:57 AM

چلیں یقین کی وجہ نہیں پوچھتے۔ ویسے 100 فیصد کس وجہ سے ؟ کیا واضح آثار / نشانیاں دیکھیں کوئی ایسی جس سے کسی دوسری مخلوق کے وہاں ہونے کا یقین ہو سکے؟

Aamir Jahan
17-08-2013, 10:59 AM
میرے امی جان کے ماموں کے گھر بھی جن رہتے ہیں۔ اب کا کنفرم نہیں لیکن کچھ عرصہ پہلے تک تھے۔

ایک مرتبہ میری امی کی کزن کا دوپٹہ غائب ہو گیا۔ کئی عرصہ بعد اچانک ملا اور اس میں سے بہت تیز خوشبو آ رہی تھی

ایک تو اس سے بھی زیادہ مزے کا سین ہوا

امی جان کی انہی کزن کو ایک مرتبہ میں اندر کمرے میں بیٹھا نظر آیا اور اس سے بھی مزے کی بات یہ تھی کہ عین اس وقت میں لاھور کے کسی دوسرے کونے میں تھا ~ ;d

Tahir Javed
17-08-2013, 12:05 PM
نظر نہ آنے والی مخلوق کا ھونا ثابت شدہ حقیقت ھے۔۔۔۔۔

Aamir Jahan
17-08-2013, 12:41 PM
نظر نہ آنے والی مخلوق کا ھونا ثابت شدہ حقیقت ھے۔۔۔۔۔

جی بھائی۔ جنوں کا وجود تو قران میں بھی موجود ہے :)

KishTaj
17-08-2013, 01:52 PM
نظر نہ آنے والی مخلوق کا ھونا ثابت شدہ حقیقت ھے۔۔۔۔۔

وہی تو۔۔۔۔

KishTaj
17-08-2013, 01:53 PM
چلیں یقین کی وجہ نہیں پوچھتے۔ ویسے 100 فیصد کس وجہ سے ؟ کیا واضح آثار / نشانیاں دیکھیں کوئی ایسی جس سے کسی دوسری مخلوق کے وہاں ہونے کا یقین ہو سکے؟

واضح آثار کا کیا مطلب عامر بھائی؟
اب کیا کوئی رسید وغیرہ چاہئے آپ کو ان کی طرف سے؟~
بھئی جو کچھ دیکھا ہم لوگوں نے۔۔۔ ایک انسان کے ساتھ ہو تو وہم کہا جا سکتا ہے۔۔۔۔ لیکن دو تین بندے ایک ساتھ ۔۔۔۔ یعنی میرے ساتھ امی نے بھی تمام کچن میں ہلدی تلاش کر لی تھی۔ سلپ پر تو خیر ہاتھ ٹکائے ہی کھڑی تھیں وہیں بار بار خالی بھرنی رکھتیں اٹھا کے چیک کرتیں۔۔۔
پھر کچھ ہی دیر بعد ہلدی کی پوری بھرنی آ موجود ہوتی ہے۔۔۔۔ وہ بھی عین سامنے سلپ پر۔۔۔ کہ کچن میں داخل ہوتے ہی اس پر نظر پڑے۔
اور وہ نل والا واقعہ جو دو بار پیش آیا؟ :eek:
اور سو فیصد یوں بھی یقین کہ کولر کا نل جب اپنے آپ کھلا اسی وقت میں نے اسے وہم سمجھ کر اپنی غلطی سمجھ کر اگنور نہیں کر دیا تھا۔۔۔
میری چھٹی حس نے اچانک مجھے احساس دلایا تھا کہ کچھ "اس" قسم کی گڑ بڑ ہے۔۔۔ اور یہ احساس بڑے بڑے واقعات پر بھی نہیں ہوتا اکثر۔۔۔

Aamir Jahan
17-08-2013, 02:21 PM

ہاہاہا رسید تو نہیں۔ لیکن ہلدی والی بات سمجھ میں نہیں آئی۔ جنوں کی دو تین پسندیدہ غذائیں ہیں مجھے یاد نہیں ابھی۔ لیکن ان میں ہلدی تو ہر گز نہیں ہے۔
آوازیں لگایا کریں کچن میں جا کر، کہ ہلدی والے جن بھائی السلام علیکم۔
پانی کا نل، اور ہلدی کے علاوہ کوئی اور واقعہ ہوا ہو ایسا؟

KishTaj
17-08-2013, 03:02 PM

اونہوں۔۔ اب ہر وقت تھوڑی نہ پسندیدہ ہی کھانا بنتا ہے۔۔۔
آپ کیا ساری زندگی صرف پسند کا کھانا ہی کھاتے آئے ہیں؟ :p
اور مت پوچھیں عامر بھائی۔۔۔ اس ٹاپک پر مزید کچھ کہنے کا دل نہیں چاہ رہا اب۔~

Aamir Jahan
17-08-2013, 03:08 PM
اونہوں۔۔ اب ہر وقت تھوڑی نہ پسندیدہ ہی کھانا بنتا ہے۔۔۔
آپ کیا ساری زندگی صرف پسند کا کھانا ہی کھاتے آئے ہیں؟ :p
اور مت پوچھیں عامر بھائی۔۔۔ اس ٹاپک پر مزید کچھ کہنے کا دل نہیں چاہ رہا اب۔~

اب ڈرپوک کون ہے :p ;d

HJaved
20-08-2013, 09:49 PM
السلام علیکم!

یہ تو واقعی عجیب بلکہ ڈرانے والے کام ہوئے۔ ڈر تو نہیں لگتا اب؟

اور بالکل جن تو ہیں اور سنا ہے کہ شیاطین بھی ایسے کبھی کبھار تنگ کرتے ہیں۔

KishTaj
20-08-2013, 10:18 PM
السلام علیکم!

یہ تو واقعی عجیب بلکہ ڈرانے والے کام ہوئے۔ ڈر تو نہیں لگتا اب؟

اور بالکل جن تو ہیں اور سنا ہے کہ شیاطین بھی ایسے کبھی کبھار تنگ کرتے ہیں۔

نہیں الحمدُ اللہ ڈر تو نہیں لگتا۔۔۔~۔۔۔
اگلے دن امی کو جب میں نے اپنی حرکت بتائی نا تو پوچھنے لگیں ڈر نہیں لگا;d۔

اسامہ
20-08-2013, 10:18 PM
السلام علیکم!

یہ تو واقعی عجیب بلکہ ڈرانے والے کام ہوئے۔ ڈر تو نہیں لگتا اب؟

اور بالکل جن تو ہیں اور سنا ہے کہ شیاطین بھی ایسے کبھی کبھار تنگ کرتے ہیں۔

سچی:eek:۔
مجھے تو پتہ ہی نئیں تھا ہما سس
تھینک گاڈ آپ نے بتا دیا;d۔

Romana
20-08-2013, 10:32 PM
:eek::eek:

SadafG
20-08-2013, 10:49 PM
hain tu bar hak

Amir Shahzad
21-08-2013, 12:31 AM
نہیں الحمدُ اللہ ڈر تو نہیں لگتا۔۔۔~۔۔۔
اگلے دن امی کو جب میں نے اپنی حرکت بتائی نا تو پوچھنے لگیں ڈر نہیں لگا;d۔

حالانکہ یہ بات آپکی امی کو اس جن یا جننی سے پوچھنی چاہیے تھی :p;d

sanya_aaina
21-08-2013, 12:33 AM
کشتاج آپ کا واقعہ پڑھا۔۔۔۔ اور جہاں آپ نے لکھا کہ آپ نے کچن میں ان سے باتیں کہیں۔۔ اس سے مجھے اپنی والدہ کی ایک بات یاد آ گئی۔۔۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ایک بار جب وہ پاکستان میں تھیں۔۔۔۔ اس وقت میرے بابا یہاں تھے اور گھر میں چھوٹے بچے یا صرف وہ ہوتیں تھیں۔۔۔ ماما کے بقول جب وہ رات میں سونے کے لیے لیٹتیں تو کچن میں سے آوازیں آنا شروع ہو جاتیں۔۔۔ایسے جیسے کوئی برتن اٹھا اٹھا کے گرا رہا ہو۔۔۔۔۔تنگ آ کے ماما کہتیں کی اب مجھے سونے دو،،مجھے صبح نماز کے لیے اٹھنا ہے تو بالکل خاموشی ہو جاتی۔۔۔
اور یہ چیزوں کا غائب ہونا اور بعد میں بالکل سامنے سے ملنا تو ہمارے گھر کی عام بات تھی۔۔۔۔ڈر ڈر کے ڈر ہ ختم ہو گیا تھا

Aamir Jahan
21-08-2013, 12:41 AM
حالانکہ یہ بات آپکی امی کو اس جن یا جننی سے پوچھنی چاہیے تھی :p;d

;d;d;d

KishTaj
21-08-2013, 12:52 AM
حالانکہ یہ بات آپکی امی کو اس جن یا جننی سے پوچھنی چاہیے تھی :p;d

امی کو جن یا جننی سے پوچھتے ڈر لگ رہا ہوگا نا >:(۔
اتنی معصوم سی تو ہیں وہ۔

Amir Shahzad
21-08-2013, 12:55 AM
امی کو جن یا جننی سے پوچھتے ڈر لگ رہا ہوگا نا >:(۔
اتنی معصوم سی تو ہیں وہ۔

اچھا یہ بات ہے
چلو مان لیتے ہیں ;d

Mrs Amir Ali
21-08-2013, 01:04 AM
mery sath b kabi kabi asa hota hy abhi kuch din pehly hi asa howa
mery pass do cell phone hain aik ki ki charging pin toti hy jis ki wasa sy aik desktop charger or extra battary rakhi hy taky aik nikalo or charging per laga do or utni dair charge hoi use kero
dosra samsung ka hy
main aik ko charging per lga ker dosra samsung wala chager dhondny lagi na mila bohat dhonda her jaga dekha phir mainy la ho la wala qaot or inna lila ho wa ina alehe rajion parha or 5 min baad dressing table per para nazar agia

abhi jab desktop waly ko dekhnly lagi tu sockt sy he ghaib
aik din mainy dhonda nahi mila
phir la ho la wala quat parha or inna lila ho wa ina alehe rajion kuch dair baad table ki neechay aik blue shoping bag nazar aya mainy asy he dekha us main kia hy tu us main battary allag charger alag parha tha

mainy hameesha la ho la walla quat parha inna lila ho wa ina alehe rajion parha tu meri cheezain foran mil jati hain mujay na milain ghar main sy kisi na kisi ko nazar a jati hy Allah o Akbar Alhamdulilah

Aamir Jahan
21-08-2013, 01:31 PM
انا للہ وانا الیہ رجعون کے ساتھ ایک اور آیت بھی کثرت سے پڑھا کریں۔

سورہ لقمان کی آیت نمبر 16 ہے۔

إِنَّهَا إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُن فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَاوَاتِ أَوْ فِي الْأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللَّـهُ ۚ إِنَّ اللَّـهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ

ترجمہ-

اگر کوئی چیز رائی کے دانے کے برابر ہو پھر وه (بھی) خواه کسی چٹان میں ہو یا آسمانوں میں ہو یا زمین میں ہو اسے اللہ تعالیٰ ضرور لائے گا اللہ تعالیٰ بڑا باریک بین اور خبردار ہے

KishTaj
22-08-2013, 05:05 AM
شئیرنگ کے لئے جزاک اللہ سس
:):):)

Kazmi
22-08-2013, 05:08 AM
واہ جی واہ جن مہمان آیا ہے ۔ ۔ ۔

KishTaj
22-08-2013, 05:12 AM
واہ جی واہ جن مہمان آیا ہے ۔ ۔ ۔

:):):):)

Kazmi
22-08-2013, 06:22 AM
:):):):)

جن کے ساتھ دوستی کر لیں، لڈو کھیلا کریں اس کے ساتھ ۔ ۔ ۔

۔

KishTaj
22-08-2013, 02:23 PM
جن کے ساتھ دوستی کر لیں، لڈو کھیلا کریں اس کے ساتھ ۔ ۔ ۔

۔

دوستی کرنا چھوڑی ہوئی ہے عرصے سے۔۔۔:mad:۔
جن کے ساتھ کیسے کر لوں؟:cool:

Kazmi
23-08-2013, 02:33 AM
دوستی کرنا چھوڑی ہوئی ہے عرصے سے۔۔۔:mad:۔

جن کے ساتھ کیسے کر لوں؟:cool:

تو پھر دشمنی کر لیں ۔ ۔ ۔
فوجیں بارڈر پر لگا دیں ۔ ۔ ۔