PDA

View Full Version : شائستہ ضیاء کا انٹرویو

Lubna Ali
07-10-2012, 10:39 AM
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ۔

صدیاں گزر گئیں شاید ون اردو میں کسی کا انٹرویو نہیں ہوا تو آج پیش خدمت ہے ون اردو کی ایک نسبتاً نئی لیکن کافی ایکٹیو میمبر جنہوں نے مختصر سے عرصے میں یہاں میمبران کے دلوں میں اپنی اپنایت اور ملنسار طبیعت کی وجہ سے جلد ہی جگہ بنا لی ۔۔۔

امید ہے سب اس انٹرویو میں اچھے سے شرکت کرکے اس کو مزید دلچسپ بنانے کی کوشش کریں گے۔۔

Lubna Ali
07-10-2012, 10:40 AM
آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زنانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

ون اردو پر کیسے آئے؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

Kazmi
07-10-2012, 12:10 PM
آ جاؤ پُتری آ جاؤ ۔ ۔ ۔
یہ ابھی انٹرویو کی پہلی قسط ہے، ٹفن شفن لے کے آنا اور گھر بتا آنا کہ بڑی عید تک واپسی ہو جائے گی ۔ ۔ ۔

۔

Kazmi
07-10-2012, 12:13 PM
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ۔

صدیاں گزر گئیں شاید ون اردو میں کسی کا انٹرویو نہیں ہوا تو آج پیش خدمت ہے ون اردو کی ایک نسبتاً نئی لیکن کافی ایکٹیو میمبر جنہوں نے مختصر سے عرصے میں یہاں میمبران کے دلوں میں اپنی اپنایت اور ملنسار طبیعت کی وجہ سے جلد ہی جگہ بنا لی ۔۔۔

امید ہے سب اس انٹرویو میں اچھے سے شرکت کرکے اس کو مزید دلچسپ بنانے کی کوشش کریں گے۔۔

جی بالکل، ہمیں بھی یاد پڑتا ہے کہ آخری انٹرویو کے لئے غالباً فرعون سے ٹائم طے تھا مگر اس کی گھر والی نے آنے ہی نہیں دیا، ظالم نے بے چارے کی سائیکل سے ہوا ہی نکال دی تھی۔ ۔ ۔ ۔

Aamir Jahan
07-10-2012, 06:09 PM
دیکھا لبنی آپی۔ شروع میں ہی سوالات کی بوچھاڑ کر ڈالی آپ نے۔ اب وہ بیچاری سوالات کی بھرمار دیکھ کے بے ہوش ہی نہ ہو گئی ہوں ::)

Shaista Zia
08-10-2012, 01:37 PM
:eek::eek::eek:

2 din ka time mil sakta hay? Pka is week mein aapko jawabat mil jaen gey :)

کوثر بیگ
08-10-2012, 02:10 PM
بہت خوب پیاری لبٰنی ایک زمانے کے بعد کسی کا انٹر ویو کیا جارہا ہے بہت خوشی ہورہی ہے وہ بھی ہماری پیاری بہنا کو یہاں دیکھ کر اگر فرصت ہوئی تو میں بھی حصہ ڈالونگی ان شاءاللہ ۔۔اللہ آپ کے حال پر رحم کرے شائستہ بہنا

Shaista Zia
10-10-2012, 07:46 AM
دل تھام کر رکھ لیں آج انشااللہ جوابات آپ کے گوش گزار دیئے جائیں گے کسی بھی وقت

Kazmi
10-10-2012, 08:07 AM
دل تھام کر رکھ لیں آج انشااللہ جوابات آپ کے گوش گزار دیئے جائیں گے کسی بھی وقت

ہائیں ۔ ۔ ۔ مگر وہ ہے کہاں، یہیں کہیں دیکھا تھا کبھی ۔ ۔ ۔

۔

Shaista Zia
10-10-2012, 09:58 AM
چلیں جی یہ لیجیئے ہمارے جوابات۔ جتنا بتا دیا اسی پر اکتفا کیجیئے اچھا۔ زیادہ پوچھنے کی جرات نہ کی جائے ورنہ ۔۔۔۔ دھمکی دے کر سب کو ڈرا دھمکا کر خاموش کروا دینے والی اسمائیلی۔

آپ کا پورا نام؟

جی پورا نام ہے سیدہ شائستہ ضیاء کاظمی۔ کافی چھوٹا سا نام ہے بس۔۔۔ کبھی غرور نہیں کیا اللہ کی دین ہے۔

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟

توبہ توبہ:eek:۔ اچھے بچے گندی باتیں نہیں کرتے ماما ڈانٹیں گی ورنہ۔

آپکی تعلیم کتنی ہے؟

تعلیم تو جتنی بھی ہے بس علم صفر ہے ابھی تک بھی۔ علم کو بڑھانے کا طریقہ کسی کو پتا ہو تو بتائے کوئی جائے ذرا ڈھونڈ کے لائے نہ جانے کہاں علم کھو گیا:(

کونسے ادیب پسند ہیں؟

سبھی پسند ہیں بس ادب سے سلام دعا ہونی چاہیے۔

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟

اگر علم مل گیا تو اسکو پھیلانے کا کام کرنا ہے۔ دعا کیجیئے کہ علم مل جائے۔

کہاں رہتے ہیں؟

آسٹریلیا میں۔

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟

میں اور میاں جانی۔ کیا ہم دونوں کا بیک گراؤنڈ بھی جاننا ہے ~

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟

جی بس ہم ہی ہم ہیں۔ پہلے بھی اور آخری بھی، بہن بھی ہم، بھائی بھی ہم۔ ابو امی کے بیٹے بھی ہم اور بیٹی بھی۔

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟

ڈیپینڈ کرتا ہے کہاں گزارنے کو دل کر رہا ہے۔ ویسے جب سے ون اردو جوائن کیا ہے زیادہ ٹائم یہیں گزارنے کو دل کرتا ہے لیکن ہماری یونیورسٹی ہے نا ظالم سماج۔ آجکل خوب گھیر رکھا ہے ہمیں تا کہ ہم سب اپنوں سے دور رہیں اور ہماری قدر ہو سکے۔

کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

بچپن

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

دوسروں کو عزت دو اللہ تمہارا مقام بلند کرے گا۔

آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟

ستارہ ہے سنبلہ۔ یقین نہیں ہے لیکن کبھی کبھی علم نجوم کی کتابیں پڑھ کر مزہ آتا ہے

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟

زیادہ نہیں۔ آجکل میڈیا اتنا طاقتور ہو چکا ہے کہ آپ کو کچھ جاننے کے لئے محنت نہیں کرنی پڑتی۔ خبریں خود ہی چل کر آپ کے پاس آ جاتی ہیں۔

اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟

اخبار نہیں پڑھتی، میگزینز اچھے لگتے ہیں لیکن بچوں والے۔ اس لئے کارٹونز شارٹونز والے صفحوں تک ہی پہنچ ہوتی ہے میری۔

کتنے مذہبی ہیں؟

یہ جاننے کے لئے کہ کوئی کتنا مذہبی ہے میرے خیال سے مذہب کو ڈیفائن کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ میرے نزدیک ہر ایک کی تشریح مذہب کے متعلق مختلف ہے۔

قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟

عمرٹھیک سے یاد نہیں۔ شاید سات سال کی عمر میں۔ مجھے نہیں یاد صحیح۔ امی سے پوچھ کے بتا دوں~

Shaista Zia
10-10-2012, 10:00 AM
باقی جواب اگلی قسط میں۔ ارے ارے زیادہ لمبا گیپ نہیں ہے۔ یوں سمجھ لیجئیے ڈرامے کا بقیہ حصہ خبرنامے کے بعد۔ تب تک آپ کوئی ٹی وی چینل کھول کر خبرنامہ ملاحظہ کیجیئے۔

Shaista Zia
10-10-2012, 10:40 AM
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

سچ بتاؤں یا جھوٹ؟؟؟ چلیں سچ ہی بتاتی ہوں۔ بھئی کئی لوگ یہ بھی سوچ سکتے ہیں کہ کتنی فارغ ہے یہ اسے کوئی اچھا کام نہیں سوجھتا۔ مجھے فارغ وقت میں ٹام اینڈ جیری، پنک پینتھر اور گارفیلڈ کے کارٹونز دیکھنا بے حد پسند ہے۔ اب ایک اور مشغلہ بھی شامل ہو گیا ہے وہ ہے ون اردو میں چکرانا اور کچھ نہ کچھ لکھنے کی طرف دھیان دینا۔ ون اردو نے مجھے رائٹر بنا ہی دیا ~۔ لطیفہ نہیں ہے یہ ہنس کیوں رہے ہیں ہونہہ:cool:

زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟

جو بننا چاہتی تھی اس سے بہت بڑھ کر ہوں الحمدللہ۔ اللہ میاں ہمارے لئے جو سوچتے ہیں وہی سب سے اچھا ہوتا ہے۔

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔

آپ کی نیت کا صاف ہونا بہت ضروری ہے۔ اپنی نیت صاف رکھیں تو ہی زندگی کا اصل مزہ آئے گا

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

سب کچھ

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟

ایک بہت قیمتی سہارا

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں

دوستی بہت جلدی ہو جاتی ہے لیکن ہر ایک کو دوست کا نام دینا ٹھیک نہیں ہوگا۔ اس لئے یوں سمجھیں کی بس دو تین دوست ہی ہیں۔ اور دوستی تو کسی سے بھی ہو جاتی ہے اس کے لئے اس میں خصوصیات کو ہونا یا نہ ہونا ضروری نہیں۔

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟

بالکل بھی نہیں۔ میری دوستی ہو جاتی ہے بہت جلد چھوٹوں کے ساتھ۔ اوہو کسی ہوٹل یا ورکشاپ کا چھوٹا نہیں بھئی۔ میرا مطلب ہے عمر میں چھوٹا۔

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟

ابھی تک تو ایسا نہیں سوچا تھا۔ لگتا تھا کہ اپنی سب عادات سے مطمئن ہوں۔ اب سوچ رہی ہوں کہ آپ نے سوال کر ہی دیا ہے تو سوچ ہی لوں۔

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟

کسی سے کچھ پوچھوں تو اس کے جواب میں ہمیشہ پوچھتی ہوں "پکی بات ہے"؟ اکثر لوگ چڑ جاتے ہیں کہ اور کتنی تصدیق کرنی ہے۔ اکثر لوگ مطلب میاں جی ~

کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟

اف اف اف بہت ہی زیادہ صفائی پسند ہوں۔ اس بات کا اندازہ آپ اس سے کر لیں کہ آسٹریلیا میں رہتے ہوئے جہاں اتنی بزی لائف ہوتی ہے کہ لوگ ویک اینڈ پر ہی گھر صاف کرتے ہیں مجھ پہ پڑھائی کا بے حد بوجھ ہے، میں پھر بھی ہر روز گھر صاف کرتی ہوں چاہے خود کتنی تھک کیوں نہ جاؤں۔

گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟

امی کے

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟

میاں جی کے ساتھ۔

کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

نہیں باہر جا کے تھوڑی میچورہو جاتی ہوں۔ گھر میں تو بچگانہ رویہ چل ہی جاتا ہے۔

ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟

ڈیپینڈ کرتا ہے کہ اگلا بندہ کیسا ہے۔ کوئی بہت قریبی ہو تو ناراض ہو جاتی ہوں جس کو بتا سکوں کہ میں ناراض ہوں اور جسے فرق بھی پڑتا ہو ۔ سیریس ناراض نہیں ہوتی اور لمبے عرصے کے لئے بھی نہیں ہوتی۔

ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟

جاننے والوں کی محفل میں تو بہت بولتی ہوں اب ظاہر ہے کسی انجان کی محفل میں بولوں گی تو ہی ہی ہی کیوں بے عزت کروانا چاہتے ہیں۔

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟

ایسا کبھی ہوا نہیں۔ اگر ہو تو کوشش ہوگی کہ سمجھا سکوں۔ پھر بھی نہ مانے تو اسے اس کے حال پر چھوڑ دوں گی۔ لیکن اسکا دھیان ضرور رکھوں گی کہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے اور اگر وہ مصیبت میں پھنس جائے تو اسکی مدد کر سکوں۔ ویسے کیا پتہ اسے میں ہی غلطی پر لگوں۔ خیر ہر انسان کا اپنا اپنا انداز ہے۔

آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟

ہر طرح کے ماحول میں ڈھل جاتی ہوں۔ جس طرح کی محفل ہو جس طرح کے لوگ ہوں کوشش کرتی ہوں ویسی ہی بن سکوں۔

سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟

بالکل بھی نہیں ہے۔

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟

اتنی ہی ہوں جتنا کوئی بھی ایک نارمل انسان ہو سکتا ہے۔ بہت بڑی دعوے دار نہیں ہوں کہ میرے اندازے تو واہ واہ واہ۔

مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟

بہت ہی حساس

کتنی زنانیں جانتے ہیں؟

تین

کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟

اردو سے بے حد محبت ہے۔ عربی کے ساتھ عجیب سا لگاؤ ہے خصوصا عربی گرائمر کے ساتھ۔ پشتو اور چائینیز سیکھنے کا بہت ہی شوق ہے۔

کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟

زیادہ وقت نہیں لگاتی کیونکہ میک اپ نہیں کرتی اور میک اپ اس لئے نہیں کرتی کہ مجھے دلچسپی نہیں ہے۔

کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟

تقریبات میں جانا پسند نہیں ہے۔ اگر جاؤں تو میزبان کیا کسی کی توجہ نہیں چاہتی۔

کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟

بوڑھوں کی مدد کر کے

ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟

نہیں کر سکتی ریلیکس جب تک ٹینشن کو کوئی حل نہیں نکل آتا۔ اس لئے کوشش کرتی ہوں کہ حل نکل آئے ورنہ میں اور میرے اللہ میاں۔

غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟

غصہ جلدی نہیں آتا۔

سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟

کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔ موڈ اچھا نہ ہو تو ٹھیک بات پر بھی آ سکتا ہے۔

غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟

جس پہ آیا ہو اسکو بتا دیتی ہوں۔ بس پھر مسئلہ حل۔

بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟
بتا تو چکی ہوں نا جی۔ دو دو بار۔ :confused:[/RIGHT/]

Shaista Zia
10-10-2012, 10:41 AM
ارے پھر سے خبرنامہ~

Shaista Zia
10-10-2012, 11:10 AM
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟

میرے ایک استاد تھے جب میں میٹرک میں تھی۔ اللہ انکو جنت نصیب فرمائے انکا حال ہی میں انتقال ہو گیا ہے۔

کونسا مضمون پسند ہے؟

سائیکولوجی

کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟

بہتتتتت سے ہیں۔

اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟

کبھی سوچا نہیں

اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟

کوئی بھی ایسی عادت جس کے بارے میں پتہ چلے کہ کسی دوسرے کو دکھ پہنچا ہے۔ کوشش کرتی ہوں چھوڑ دوں۔

پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟

میٹھا پسند نہیں بالکل بھی اور نمکین میں کافی ساری ہیں۔
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟

اروی

پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟

بلو کے سارے شیڈز بہت پسند ہیں اور ناپسندیدہ جو مجھ پہ سوٹ نہ کرے ہاہاہاہا۔ ویسے ڈارک کلرز زیادہ پسند نہیں ہیں جو آنکھوں کو چبھتے ہوں۔ ابرارلحق والی "بلو" نہیں مطلب نیلا رنگ۔

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟

ہلکی خوشبو اچھی لگتی ہے۔

پسندیدہ لباس کونسا ہے؟

کرتا اور چوڑی دار پاجامہ

دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟

عصر کاوقت

قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟

صحرا اور سمندر

کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟

شاید کوئی بھی نہیں۔

آپ کا بہترین دوست کون ہے؟

میرے میاں۔

پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟

بھائی بہن۔

پسندیدہ شعر یا کہاوت؟

موقعے کی مناسبت سے کافی سارے ہیں
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
جس چیز کی جس وقت ضرورت ہو۔

ون اردو پر کیسے آئے؟

کسی نے متعارف کروایا تھا۔

کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟

آپ سب کی محبت

ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟

عمران بھائی سے۔ میں نے بلاگ پر پوسٹ کیا تھا اور عمران بھائی نے سب سے پہلے جواب دیا تھا اور پھر کہا تھا کہ سب کے کمنٹس نظر نہیں آرہے۔ اور سیٹنگ چینج کرنے کا بتایا تھا۔ تو میں نے آگے سے لکھا خان صاحب اب چیک کریں۔ اب پتا نہیں عمران بھائی کو وہ کمنٹ ملا تھا یا نہیں۔ لیکن ابھی یاد آتا ہے تو سوچتی ہوں کتنی فارمل ہو گئی تھی نا میں "خان صاحب" ہاہاہاہا۔ بھئی تب کیا پتا تھا۔

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟

سبھی کے ساتھ مزاج کا کوئی نا کوئی پہلو ملتا ہوگا تبھی تو آپ لوگ مجھے برداشت کئے ہوئے ہیں ;)

ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟

لکھنا ہی ون اردو کی بدولت آیا۔

اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟

جی ون اردو ہے۔ فیس بک یوز نہیں کرتی۔

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟

جس میں میں بھی حصہ لے سکوں۔

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟

نہیں نہیں اس طرح تو سب کی آپس میں لڑائی ہو جائے گی۔
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟

شاید ابھی تک مجھے کسی نے بھی دوست نہیں بنایا :(

ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟

ایسی کوئی بات نہیں کہ کوئی فورم پسند نہ ہو۔ انٹرسٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہ ہو سکتا ہے کہ اس فورم میں نہ جاؤں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے پسند ہی نہیں۔

کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟

مجھے تو نہیں محسوس ہوا کبھی۔

ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟

یہاں سب آپکی بہت کئیر کرتے ہیں۔

آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
بالکل گھر جیسا ماحول۔

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟

معصومممممممممممم۔ امی کہتی ہیں جہاں تمہیں بٹھا دیتی تھی تم وہیں بیٹھی رہتی۔ معصومیت کی انتہا۔

بچپن کیسا گزرا؟

بہت اچھا

کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟

میں کوئی شرارتی بچی تھوڑی تھی

پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟

آجتک فرسٹ کلاس میں ہی پاس ہوئی۔ بورڈ کے امتحانات میں بھی پوزیشن آتی تھی اور ماسٹرز میں میڈل ملا تھا

کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟
بہت۔ اسکول بالکل پسند نہیں تھا اور میتھس کی ٹیچر تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟

بہت سے ہیں کچھ اچھے کچھ برے۔

کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟

ایسے بھی بے شمار ہیں۔

کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟

ہر فیصلہ ہی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔

ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
میری زندگی میں بہت سے ڈرامائی موڑ آتے رہے ہیں کچھ ایسے بھی جنکو سن کر اکثر لوگ یقین نہیں کر پاتے۔ ہر بار ہی یہ واقعات اپنا اثر چھوڑتے۔

ہیں بس؟؟؟؟ واہ جی واہ مبارکاں مبارکاں میں نے امتحان دے دیا۔ پیپر ختم ہو گیا۔ اب لبنی آپی بتائیں گی کہ انہیں مزید سوالات درکار ہیں یا بس

Shaista Zia
10-10-2012, 11:13 AM
ہائیں ۔ ۔ ۔ مگر وہ ہے کہاں، یہیں کہیں دیکھا تھا کبھی ۔ ۔ ۔

۔

چچا جان خیریت ہے نا یا چچی جان کی خدمات حاصل کروں ::)

Pardaisi
10-10-2012, 12:04 PM
بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟

معصومممممممممممم۔ امی کہتی ہیں جہاں تمہیں بٹھا دیتی تھی تم وہیں بیٹھی رہتی۔ معصومیت کی انتہا۔

وہ جو شرارت کے بعد کان سے پکڑ کر بٹھاتے ہیں یہ وہ والا بٹھانا تھا کیا

.

Kainat
10-10-2012, 12:36 PM
ماشاءاللہ۔۔۔۔ بہت اچھا انٹرویو دیا شائستہ سس،
نہلے پہ دہلا ۔۔۔۔:)

سمر
10-10-2012, 12:41 PM
السلام علیکم
زندگی میں اگر دوبارہ موقع ملے تو کیا بننا پسند کریں گی؟

Shaista Zia
10-10-2012, 12:54 PM
وہ جو شرارت کے بعد کان سے پکڑ کر بٹھاتے ہیں یہ وہ والا بٹھانا تھا کیا

.

ارے بھیا جی معصوموں پہ اتنا بڑا الزام :(

Shaista Zia
10-10-2012, 12:55 PM
ماشاءاللہ۔۔۔۔ بہت اچھا انٹرویو دیا شائستہ سس،
نہلے پہ دہلا ۔۔۔۔:)

بس جی بڑی شخصیات انٹرویوز دیتی ہی رہتی ہیں :cool:

Shaista Zia
10-10-2012, 12:56 PM
السلام علیکم
زندگی میں اگر دوبارہ موقع ملے تو کیا بننا پسند کریں گی؟

وہی جو ابھی ہوں :)۔ اگر اللہ میاں نے اصرار کیا تو پائلٹ

Lubna Ali
11-10-2012, 11:07 AM
ہممم اچھے جوابات ہیں سارے۔۔

توبہ توبہ:eek:۔ اچھے بچے گندی باتیں نہیں کرتے ماما ڈانٹیں گی ورن

ارے بتاتی نا تاکہ پتا چلتا تمہیں آنٹی کہیں باجی کہیں آپا کہیں یا کیا کہیں؟

ی بس ہم ہی ہم ہیں۔ پہلے بھی اور آخری بھی، بہن بھی ہم، بھائی بھی ہم۔ ابو امی کے بیٹے بھی ہم اور بیٹی بھی۔

یعنی اکلوتی بچی ۔۔۔۔ ہممممم

شاید سات سال کی عمر میں۔

واقعی ۔۔۔ویری ایمپریسو۔۔

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟

نہیں نہیں اس طرح تو سب کی آپس میں لڑائی ہو جائے گی۔

ارے اس میں اتنا ڈرنے والی کونسی بات ہے آرام سے میرا نام لکھ دیتی اس میں کوئی شک ہے بھلا ۔ لے کر لو گل ۔۔۔

یں بس؟؟؟؟ واہ جی واہ مبارکاں مبارکاں میں نے امتحان دے دیا۔ پیپر ختم ہو گیا۔
مزید سوالات آ رہے ہیں زیادہ خوش مت ہو۔

Lubna Ali
11-10-2012, 11:19 AM
پسندیدہ گانا؟

2پسندیدہ گلوکار؟

29)پسندیدہ ڈرامہ؟

30)پسندیدہ فلم؟

31)پسندیدہ اداکار و اداکارہ؟

کون سی چيز شوق سے نہیں کھاتیں ؟

پسندیدہ ملک اور شہر ؟ اور کیون ؟

کن جگہوں کی سیر کرنا چآہیں گی؟

جھوٹ بولتی ہیں؟

مذاق میں یا سنجیدگی میں ؟

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟

Lubna Ali
11-10-2012, 11:20 AM
خبارکون سا پڑھتی ہیں؟

اور کون سا صفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟

پڑھائی کے زمانے میں کیا مشاغل ہوتے تھے؟

اور کتنا وقت دیتی تھیں پڑھائی کو؟

پڑھائی میں کیسی تھیں؟

کیسے پڑھتی تھیں ٹہل کر؟ بیٹھ کر؟ کیسےیاد کرتی تھیں؟

لکھائی کیسی ہے اردو اور انگلش کی؟

Lubna Ali
11-10-2012, 11:21 AM
ہاں فورم پر کون اپنا ہم مزاج لگتا ہے زیادہ

کس کے ساتھ رہنے سے تنہا رہنے کو ترجیح دیں گی ؟

مالٹا کیسے چھیلتی ہیں ؟ہاتھ سے یا چھری سے ؟

اردو کے علاوہ اور کس زبان کے ادب کا مطالعہ کیا ہے ؟

کہیں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟ اب اور شادی سے پہلے۔ ؟

بہت ارجنٹ نکلنا ہو تو ۔ ۔ کن چيزوں پر لازمی دھیان دیں گی؟(تیاری میں )

آیس کریم زیادہ پسند ہے کے چاکلیٹ؟

خود کون سی ڈش زیادہ اچھی بنالیتی ہیں۔ ۔ آپ کے خیال میں۔ ۔ اور دوسروں کے خیال میں کون سی؟

کھانا بنانا کب سیکھا تھا؟ اور ریگیولرلی کب سے بنانا سٹارٹ کیا؟

کون سی ڈش بنانے سے کوفت ہوتی ہے ؟

کبھی نقل کی یا کروائی ہے ؟

سادگی پسند ہے؟ یا تھوڑا بہت فیشن کر لیتی ہیں ۔۔۔ گھر میں "ملنگ" بنی پھرتی ہیں کے کونسا کویٔی اور دیکھ رہا ہے، اپنا ہی گھر ہے۔۔۔۔ یا ٹھیک سے رہتی ہیں؟ ۔

اپنے کام خود کیا کرتی ہیں؟

وعدہ فورا کرلیتی ہیں؟

قسم کھانے میں کتنی ماہر ہیں ؟

شرطیں لگانے کی اوسط کیا ہے ؟

Lubna Ali
11-10-2012, 11:22 AM
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟

کویٔی فیوریٹ شعر اور کہاوت سنایٔیں؟

سٹارز پر یقین کرتی ہیں؟

اور آپ کے خیال میں اپ کے برج کی خصوصیت اور برائی کیا ہے۔ ۔

اور کیا آپ میں یہ چيزيں ہیں ؟

ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گی؟
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں؟

اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتی تھیں؟

جیب خرچ ملتا تھا؟

کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتی تھیں؟

کتنی صفائی پسند ہیں؟

بس واجبی سی ہو۔ ۔ یا ٹھیک ٹھاک؟ یا جنون ہے صفائی کا ؟

کتنی نازک طبع اور نفاست پسند ہیں ؟

کس قسم کے کھیل کھیلے ہیں بجپن میں، لڑکپن میں، نوجوانی میں۔ ؟

بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتی تھی کے ۔۔۔ جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟

موڈی ہیں ؟

حلقہ احباب کتنا وسیع ہے؟

خود سے دوستی کرنے میں پہل کرتی ہیں؟

کیا آپ اچھی رازدان ہیں ؟

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟

کوئي آئیڈیل ؟اور کس شخصیت سے ملنا چاہیں گی؟

نفع نقصان سے بےپروا ہوکر سچ بولتی ہیں۔ ۔ ۔ سچ کے باعث کوئی نقصان اٹھایا ہو؟

Lubna Ali
11-10-2012, 11:23 AM
وقت کی کتنی پابند ہیں ؟

کیا اعتبار جلدی کر لیتی ہیں؟کبھی کسی نے دھوکہ دیا؟

خودغرض ہیں؟

گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

فیصلہ کرنے میں کتنی دیر لگاتی ہیں ؟

ناراض ہوتی ہیں ۔ ۔ تو کن باتوں پر ۔۔ کتنی مدت کے لیے؟

کیا جلدی معاف کر دیتی ہیں؟

روتی ہیں؟کتنی جلد رونا آجاتا ہے؟کن باتوں پر؟

اور رونا آۓ تو فورا ہی رو لیتی ہیں؟سب کے سامنے رولیتی ہیں یا اکیلے میں؟

کس چیز سے زیادہ خوف اور ڈر لگتا ہے؟

کبھی غلط کام کرتے ہوئے ضمیر کی آواز پر دھیان دیا یا سنی ان سنی کردی؟

Lubna Ali
11-10-2012, 11:23 AM
کبھی قبرستان کے سامنے سے گزرتے ہوئے یا کسی میت کو جاتا دیکھ کر دل میں کیا خیال آیا؟

کوشش پر کتنا یقین رکھتی ہیں۔؟ یا آپ کے نزدیک سب کچھ تقدیر سے ہوتا ہے۔ خواہ بندہ کوشش کرے یا نہ کرے۔؟

کبھی خود اپنا احتساب کیا ہے ؟

اعلی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

انگریزی زبان ۔
اعلی تعلیم ۔
دولت ۔
یا صلاحیتیں؟

کس سفر سے خوف آتا ہے؟

گھر میں زیادہ کون سی زبان بولتی ہیں؟

زیادہ بولتی ہیں یا خاموش رہتی ہیں؟

انگلش ناولز پڑھتی ہیں؟

ادھار دے کر بھول جاتی ہیں ؟ ؟یا صبح شام یاد کرواتی رہتی ہیں ؟

۔۔نصیحت جو بری لگتی ہے؟

2۔۔۔۔۔اگر ایک قتل کی اجازت ہوتی تو کس کو کرتیں؟

پرانی باتیں خوشی کی یا دکھ کی۔ دوبارہ یاد آئیں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں ؟۔

گھر میں عموما کیا زیور پہنے رکھتی ہیں ؟ مطلب چوڑیاں؟ لاکٹ ،رنگ وغیرہ ؟

Lubna Ali
11-10-2012, 11:24 AM
کبھی کوئی زیور وغیرہ گم ہوا ہے؟

صبح اٹھ کر پہلے ضروری کام۔ ؟

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟

۔

اپنی اور شادی کی سالگرہ مناتی ہیں؟

میاں کو یاد رہتی ہے آپکی سالگرہ؟

میاں کی طرف سے تحفہ ملتا ہے سالگرہ پر؟

رونمائ میں کیا تحفہ ملا تھا؟

آپ زیادہ غصیلی ہیں کہ میاں جی؟

اگر لڑائ ہو جاے تو منا نے میں پہل کون کرتا ہے؟

کس کی لاڈلی تھیں امی کی یا ابا کی

بہن بھائیوں سے کبھی ناراضگی ہوتی تھی اگر ہاں تو کس بات پر

انہوں کی کس بات پر غصّہ آتا ہے اور ان کو تمہاری کس بات پر

سیونگ کیسے کرتی ہو بینک میں یا جیولری وغیرہ بنا کر

فضول خرچ ہو یا میانہ روی اختیار کرتی ہو

Lubna Ali
11-10-2012, 11:26 AM
پردیس میں پاکستان کی کس چیز کو سب سے زیادہ مس کرتی ہو

سسرال میں اچھی بہو کے نام سے جانی جاتی ہو یا

یہ کچھ پرسنل ہو گیا مرضی ہو تو جواب دینا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم خود ہی سمجھ جائیں گے ہا ہا ہا

پسندیدہ سسرالی رشتہ

اچھی بہو اور اچھے داماد میں میں کیا خوبیاں ہونی چاہیئں تمہاری نظر میں

ایک خوشگوار فیملی لائف کی بنیاد کن چیزوں پر ہوتی ہے

لڑکیوں کے لئے کتنی تعلیم ضروری ہے

آئڈیل پر یقین تھا یا افسانوی باتیں مانتی تھیں

کس قسم کی بکس پڑھنا پسند ہے

شعر و شاعری سے دلچسپی ہے اگر ہاں تو کس کی نظمیں غزلیں اچھی
لگی ہیں

مانہ طالب علمی کے کون سے دن یادگار تھے اسکول یا کالج

کبھی کسی ٹیچر سے دوبارہ ملنے کا خیال آتا ہے اگر ہاں تو کیوں اور نہیں

تو کیوں نہیں

کوئی ایسا شخص جو اس دنیا میں نہیں مگر یاد بہت آتا ہو

Lubna Ali
11-10-2012, 11:26 AM
پاکستان کے حالات پر کیا رئکشن ہوتا ہے چھڈو جی یا کڑھتی رہتی ہو

کسی کام کو نہ کرنے کادل چاہے تو کیا بہانا کرتی ھیں؟

کبھی آسمان پر تارے گنے؟

کس سواری کی ڈرائیونگ کرنا پسند کریں گی ان میں سے۔۔تانگہ رکشہ،ٹرک؟

سفر کون سا اچھا لگتا ھے

زندگی کی تعریف کریں کم سے کم الفاظ میں؟

موجوہ دور میں اپنا رول ماڈل کسے کہیں گی؟

کوئی ایسا کام جو بار بار آپ کا کرنے کو دل کرے؟

انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

کوئی ٹائم دے کر بھی ٹائم پر نہ پہنچے تو کیا دل کرتا ہے؟

چغلیاں کرتی ہیں کیا؟

عید کیسے مناتی ہیں؟

چوڑیاں مہندی وغیرہ کا اہتمام کرتی ہیں یا نہیں؟

کسی کےلیے تحفہ لیتے ہوۓ کس کی پسند کو سامنے رکھتی ہیں؟ اپنی یا جسے دینا ہو اس کی؟

اپنی تعریف پر کیسا محسوس کرتی ہیں؟

کوئی متوجہ ہو کر بات نہ سنے تو کیسا لگتا ہے؟

Lubna Ali
11-10-2012, 11:27 AM
تفصیلی بات کہنے سننے کی عادی ہیں؟ یا بس دو جملوں سےکام چلاتی ہیں ؟

کیا کچن میں میاں ھیلپ کرتے ھیں ؟

شاپنگ کی کتنی شوقین ہیں اور کیا چیزیں زیادہ خریدتی ہیں؟

اگر آپ صدر پاکستان ھوتیں تو سب سے پہلا حکم کیا دیتیں؟

آٹا ایک ہاتھ سے گوندھتی ہیں دونوں سے؟

روٹی ہاتھ سے بنا لیتی ہیں یا بیلن زندہ باد؟

سبزی وغیرہ کیسے کاٹتی ہیں؟ کتنے کٹ لگتے ہیں ؟

اور کچھ فرائی کرتے وقت آئل کے چھینٹوں سے بچنے کا طریقہ بتائیں؟

شاپنگ کرنے جائیں تو کوئي بھی چيز جلدی اور آرام سے پسند آجاتی ہے۔ ۔ یا دسیوں میں سے کبھی کوئی کچھ پسند آتی ہے؟

مہینے میں کتنے جوڑے کپڑے خریدتی ہیں ؟

اپنی چيزيں خود ہی منتخب کرتی ہیں؟ یا دوسروں کی لائی ہوئی بھی پسند آجاتی ہیں؟

اور اگر دوسرے سے منگوائی ہوئي چيز پسند نہ آۓ تو کیا کرتی ہیں؟منہ بناتی ہیں یا اس کا دل رکھتی ہٰں تعریف کر کے؟

کام کرتے ہوۓ۔ ۔ ساتھ ساتھ گنگناتی ہیں یا خاموشی سےکرتی ہیں ؟۔

کوئی ایسی جگہ جہاں جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہوں؟

Lubna Ali
11-10-2012, 11:27 AM
کھانا/میٹھا پکاتے ھوئے نمک/چینی اندازے سے ڈالتی ھیں یا چمچ کا استعمال کرتی ھیں؟

پیاز، ٹماٹر یعنی سبزیاں کاٹنے کے لئے چاپنگ بورڈ استعمال کرتی ھیں یا ھاتھ میں پکڑ کر ھی کاٹ لیتی ھیں؟

آٹا بیٹھ کر گوندھتی ھیں یا کھڑی ھو کر ؟

فرائز پلین اچھے لگتے ھیں یا سالٹ اور وینیگر والے ؟

اگر پودینے والی چٹنی بنانی ھو تو اس میں ھری مرچیں اندازے سے ڈالتی ھیں یا گن کر ؟

Lubna Ali
11-10-2012, 11:28 AM
یہ بتاؤ کہ سکائی ڈائیوینگ،سرفنگ ،ھاٹ ائیر بیلون ، ماونٹین کلائمبنگ جیسے ایڈونچرز کس حد تک پسند ھیں اور --صرف دیکھنے کی حد تک یا حصہ لینے کا بھی شوق ھے
---
ایک ھفتے تک اگر سپیس سٹیشن پر رھنے کی آفر ملے تو تمھارا جواب کیا ھوگا

یو -ایف -او پر یقین ھے--اگر ھے تو کیوں --نھیں ھے تو کیوں
-
تمھارے لائف ٹائم میں ٹائم مشین ایجاد ھو جاے تو مستقبل میں جانا پسند کروگی یا ماضی کے کسی ایسے زمانے میں جو تم نے کتابوں میں پڑھ رکھاھو
--
اگر تمھیں آب حیات کاپتا مل جاے تو کیا ردعمل ھو گا--

آپ کے خیال میں خواتین کے قد کی لمبائی کس حد تک مناسب ہے؟

بہت انہماک اور مشغولی کی کوئی نشانی ؟

بچپن کی کوئی نظم سنائیں؟

کبھی چڑیا گھر گئی ہیں؟

کس جانور پرندے کو قریب سے دیکھنے کا شوق ہے؟

کسی سے دیر بعد ملاقات ہوتو۔ پہلے جیسے تاثرات کے ساتھ ملتی ہیں یا کچھ جھجک آجاتی ہے ؟

Lubna Ali
11-10-2012, 11:28 AM
لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے ؟

نیند اور بھوک اور پیاس میں سے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ کیا ؟

کتنی محب وطن ہیں؟

دیارغیر میں جشن آزادی مناتی ہیں تو کس طرح؟

پانی، بجلی، گیس. . ۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسیں گی؟

بیماری میں ایک جگہ لیٹی رہتی ہیں۔ ۔ یاعام دنوں سے زیادہ گھومتی پھرتی ہیں؟

ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتی ہیں۔

اپنی تین اچھائیاں اور تین برائیاں بتائیں-

Lubna Ali
11-10-2012, 11:28 AM
بیماری میں دوائیں آرام سے کھا لیتی ہیں یا نخرے کرتی ہیں؟۔

ہائے ہائے کرتی ہیں۔ یا معصوم بن کر لیٹی رہتی ہیں یا امی کو یاد کر کے روتی ہیں؟

کسی خزانے کا نقشہ مل جاۓ یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آۓ تو کیا کریں گی؟

اگر بالمشافہ ملاقات کا موقعہ ملے تو فورم کے کس ممبر سے ملنا چاہیں گی ؟

آج کل لڑکوں میں لڑکیوں کی نقالی ۔۔ ۔ اور لڑکیوں میں لڑکوں کے انداز ۔ ۔ اسٹائل وغیرہ اپنانا۔ ۔ فیشن کے نام پر عام ہے۔ ۔
ایسے کون کون سے فیشن آپ کو سخت ناپسند ہیں؟

مردوں کی کون سی عادات اچھی نہیں لگتیں؟

رکشہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتی ہیں ؟

فورم کے کس ممبر سے لڑنے کا دل چاہتا ہے ؟

فورم کی ایڈمنسٹریٹر بنا دیا جاۓ تو کس ممبر کو سب سے پہلے نکال باہر کریں گی؟ میرے علاوہ

Lubna Ali
11-10-2012, 11:29 AM
کیا آپ کو ٹام بوائے بھی کہا جاتا تھا۔ بچپن کی اکٹیویٹیز کی وجہ سے؟

اپنی کون سی عادت جو آپکو اپنے بچوں میں نطر آتی ہیں اور آپ سوچتی ہیں یہ کیسے میری طرح ہوگئے یا آپ تبدیل کرنا چاہیں ؟

شام کا وقت کو گھر مین اکیلی ہوں کچھ کھانے کا دل چاہے لیکن ریڈی میڈ کچھ نا ہو تو سب سے پہلے کیا بنا کر کھانے کا خیال آتا ہے؟

روٹی روز بناتی ہیں ؟ کیونکہ بنانا پسند نہیں ہے اس وجہ سے پوچھ رہی ہوں؟

پانی پی کر گلاس اسی وقت دھو لیتی ہیں یا بعد کے لئے رکھ دیتی ہیں ؟

اگر ایک بوتل اور ایک گلاس ساتھ رکھا ہوا ہو تو کیا کریں گی اگر آپ کو بہت شدید پیاس لگے غٹاغٹ ڈائریکٹ بوتل سے پی لیں گی یا اچھے بچوں کی طرح پہلے گلاس میں بھر کر بیٹھ کر بسم اللہ پڑھ کر پیتی ہیں ؟

کبھی گھر مین کسی کی چیزیں چھپ کر استعمال کی ہیں اور کون کون سیء چیزیں چھپ کر استعما کرتی تھی؟

آپکا وارڈروب کیسا ہوتا ہے ؟
بہت آرگنائزڈ
بس نارمل سا
کا ایک جنگ سا سماں پیش کر رہا ہوتا ہے؟

لانڈری کرنے کے بعد سب سے بورنگ کام کیا لگتا ہے ٫کپڑے تہہ کرکے وارڈروب میں رکھنا یا انکو استری کرنا؟

ٹھنڈا پانی ہے یا کولا؟

جوس پسند ہے یا فروٹ کھانا پریفر کرتی ہیں ؟

ایسی کونسی بہت ہلیدی چیز ہے جو چاہنے کے باوجود آپ کھا نہیں پاتی ؟

اپنی بیماری کے بارے میں کس کو سب سے پہلے بتاتی ہیں یا کسی کو نہیں بتاتی ؟

Lubna Ali
11-10-2012, 11:30 AM
کسی کو ڈانٹنے کا سب سے کامن جملہ کیا ہوتا ہے؟

انگریزی مین ڈانٹتی ہیں یا اردو میں ؟

اپنے کپڑوں کی میچنگ کا کتنا خیال رکھتی ہیں یا بس جو مل گیا پہن لیتی ہیں کچھ اسپیشیل نہیں کرتیں؟

فاسٹ فوڈ کھاتی ہیں؟ اگر ہاں تو ویک میں کتنی بار؟

جب پرانی باتیں یاد آتی ہین بچپن کی حوشگوار یادیں ؟ یا ایسا وقت جس میں آپ بہت تکلیفوں یا مشکلات میں رہی ہوں تو تاثرات کیسے ہوتے ہیں ؟

Lubna Ali
11-10-2012, 11:30 AM
آپکو جگانا آسان کام ہے یا مشکل؟

ون اردو میں کسی بہت گرما گرم موضوع پر بحث ہو رہی ہوں اور آپکو کوئی ڈسٹرب کرے تو کیسا لگتا ہے کیا اسکو کاٹ کھانے کو دوڑتی ہیں یا اسکی بات آرام سے سن لیتی ہیں؟

ٹائپنگ دیکھ کر کرتی ہیں یا بغیر دیکھے ؟ یا یہاں آنے سے پہلے ہی ماہر تھیں ٹائپ کرنے میں؟

اپنے پوسٹ کئے ہوئے پوسٹ کو اگلے دن دوبارہ پڑھتی ہیں کہ کیا لکھا تھا ؟

یہاں لطیفے پڑھ کر قہقے لگاتی ہیں یا مسکراتی ہیں یا لطیفے پڑھنے جاتی ہی نہیں ؟

اب تک کتنے لطیفے پوسٹ کئے آپ نے؟

آج کل ون اردو میں پوسٹ کئے ہوئِے ناول پڑھنے کا وقت ملتا ہے یا نہیں یا پہلے کی طرح ریگولر پڑھتی ہیں؟

کبھی دل چاہا آپ بھی کوئی ناول پوسٹ کریں؟

بسکٹ چائے میں ڈبو کر کھاتی ہیں ؟

ایسی کونسی چیز جو آپ کو اپنے آپ میں بہت فنی لگتی ہے یا ایسا لگتا ہے میری یہ عادت سب سے جدا ہے؟

کمپیوٹر میں کوئی گڑ بڑ ہوجائے تو کس حد تک اسکو ٹھیک کرنا آتا ہے؟

کونسا ایسا فاسٹ فوڈ ہے جو آپ کو لگتا ہے گھر میں آپ زیادہ اچھا بنا لیتی ہیں؟

پیزا برگر چکن بروسٹ ان میں سے کون سی چیزیں گھر میں بنا لیتی ہیں یا باہر سے کھانا زیادہ پریفر کرتی ہیں ؟

اگر باہر سے کھانا آڈر کروانا ہو تو سب سے زیادہ کیا آڈر کرواتی ہیں؟

اگر ون ڈش ہو تو کونسی ڈش آپ سب سے زیادہ بناتی ہیں اور کیا بنانا زیادہ آسان لگتا ہے؟

پارٹیز کو انجوائے کرتی ہیں یا بھگتاتی ہے تعلقات صصحیح رہیں اسی وجہ سے مجبوری میں جاتی ہیں؟

میٹھا ریگولر بناتی ہیں ؟ ریڈی میڈ میٹھے سے ہی کام چلاتی ہیں ؟

کتنے عرصے سے پاکستان نہین گئیں؟

اگر پاکستان جائین تو کس کے ہاں رہنا اچھا لگتا ہے؟

پاکستان جاکر کپڑوں کے علاوہ کیا لیتی ہیں؟

وہاں جاکر کیا پہلے کی طرح دوبارہ ریڑھی اور خوانچہ فرشوں کے کھانے کھاتی ہیں ؟

پاکستان جاکر کیا کسی کو صفائی کے بارے مین لیکچر دیتی ہیں؟

جب پاکستان جاتی ہں اور لائیٹ چلی جائے تو کیسا لگتا ہے؟

اماں کی ڈانٹ اب بھی سنتی ہیں یا یہ کہ اماں کم ڈاٹنے والوں میں سے ہیں؟

گولڈ پسند ہے یا وائیٹ گولڈ؟

شادی کی تقریبات مین جانا اچھا لگتا ہے اور شادی کے کھانوں میں کونسی ڈش آپکو پسند ہے؟

Lubna Ali
11-10-2012, 11:32 AM
ان میں سے آخری کے چار پوسٹ کے سوالات میں نے آمنہ جی سے کئے تھے ہی ہی ابھی مجھے یاد کرکے اتنی ہنسی آ رہی ہے۔۔ اور آمنہ جی کہ بھی بہت یاد آ رہی ہیں کہاں ہیں آپ آمنہ جی۔۔۔۔

Sadia M.
11-10-2012, 11:49 AM
یہ سوالات پڑھ کر تو میرا دماغ چکرا گیا ھے جس کو جواب دینا ھے اسکا کیا ھوگا

Kainat
11-10-2012, 12:59 PM
لگتا ہے سوال بڑی فرصت سے بنائے گئے ہیں۔ یااللہ، جواب دینے والی کو اپنے امان میں رکھنا۔ آمین
اگر وہ یہ سوالات پڑھ کر غش کھا گئیں اور میاں جانی بھی گھر پر نہ ہوئے تو ۔ ۔ ۔
:)

Nazia Bilal
11-10-2012, 01:08 PM
لبنٰی بس یا بھی اور ;d;dبھی ہیں?

Shaista Zia
12-10-2012, 04:07 PM
:eek::eek::eek:
:confused:

MuhammadRaza
12-10-2012, 04:47 PM
بہت اچھا جا رہا ہے انٹرویو۔

اچھے جواب دیے آپ نے سارے ہی۔

آگے آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

رفعت
12-10-2012, 06:01 PM
ماشاءاللہ بہت اچھے جواب دیے
اب ان جوابوں سے ہی کتنے سوال نکل آئے
وہ بھی پوچھیں کیا؟

Arain
12-10-2012, 06:42 PM
;d

ان میں سے آدھے بھی آپ نے کر لیے سوالوں کے جواب تو پاس ہوجائیں گی سس ;d۔

انٹرویو اچھا جا رہا ہے ۔ سوالات کی بمباری کو جاری ساری رکھیں۔;)

Kazmi
13-10-2012, 01:30 AM
یہ سولات پڑھ کر تو میرا دماغ چکرا گیا ھے جس کو جواب دینا ھے اسکا کیا ھوگا

وہ پوری کی پوری دو چار چکر کھا جائے گی، بس ! ۔ ۔ ۔

Shaista Zia
14-10-2012, 11:57 AM
یہاں سے کوئی چکرانے والی اسمائیلی نہیں ملی ورنہ لگا دیتی۔ یار کسی اور ممبر کے ساتھ بھی اتنا ظلم ہوا ہے کیا پہلے~

Misbah94
14-10-2012, 12:05 PM
اسلام علیکم۔ افففففف یہ سوالنامہ۔ کب بدلے گا ۔۔ ;d;d;d;d

Shaista Zia
14-10-2012, 12:12 PM
قسطوں میں جواب دوں گی۔ کوئی شور نہ مچائے ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پسندیدہ گانا؟

موڈ پہ ڈیپینڈ کرتا ہے۔ ویسے کوئی خاص گانا نہیں ہے۔

2پسندیدہ گلوکار؟

راحت فتح علی خان

29)پسندیدہ ڈرامہ؟

کوئی بھی مزاحیہ ڈرامہ

30)پسندیدہ فلم؟

کارٹون فلمز یا پھر ایسی فلمز جس میں جانور ہوں جیسے ڈیلمیشنز 100 اور بھی اس طرح کی۔

31)پسندیدہ اداکار و اداکارہ؟

کچھ خاص لگاؤ نہیں ہے ڈراموں فلموں سے تو جج نہیں کر سکتی کسی کی بھی اداکاری کو۔ ڈرامے کی اسٹوری اچھی ہو تو مجھے فرق نہیں پڑتا کون کون ہے اس میں۔

کون سی چيز شوق سے نہیں کھاتیں ؟

میٹھی چیزیں

پسندیدہ ملک اور شہر ؟ اور کیون ؟

ایسا کچھ خاص نہیں ہے کہ کوئی ایک ملک بہت پسند ہو۔ جب تک پاکستان میں تھی تو بیرونِ ملک جانے کے خواب دیکھتی تھی۔ لیکن ایسا حلوہ بھی نہیں ہے کسی بیرونِ ملک میں جا کر رہنا۔ گھومنے پھرنے کے حساب سے تو کہیں بھی جایا جا سکتا ہے ہر ملک کی اپنی ہی کوئی نا کوئی خصوصیت ہوتی ہے۔ مستقل رہنے کی بات ہو تو پھر شاید چوائس آسٹریلیا ہی ہوگا۔
اور پاکستان کی تو بات ہی الگ ہے نا جی:cool:

کن جگہوں کی سیر کرنا چآہیں گی؟

تاریخی مقامات اور عبادت گاہیں

جھوٹ بولتی ہیں؟

جی ہاں ;d

مذاق میں یا سنجیدگی میں ؟

مذاق میں بھی اور سنجیدگی میں بھی۔ شاید ہر کسی کو بولنا پڑ جاتا ہے۔ لیکن نیت کسی کو نقصان پہنچانے کی نہیں ہوتی۔

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
ایک سوال دو بار پوچھا جائے اور سسکا جواب بھی میں دو بار دوں تو کیا بونس ملے گا مجھے ;)؟

KishTaj
14-10-2012, 01:27 PM
السلامُ علیکم۔۔۔
واہ بھئی ادھر شائستہ صاحبہ کو پکڑ رکھا ہے اور مجھے پتا ہی نہیں۔۔۔
سوالات داغنے میں میں بھی مدد کروں کیا۔;)۔

Shaista Zia
14-10-2012, 02:32 PM
السلامُ علیکم۔۔۔
واہ بھئی ادھر شائستہ صاحبہ کو پکڑ رکھا ہے اور مجھے پتا ہی نہیں۔۔۔
سوالات داغنے میں میں بھی مدد کروں کیا۔;)۔

اچھا تو آپ کی کسر باقی تھی :eek:

Shaista Zia
14-10-2012, 02:56 PM
ان میں سے آخری کے چار پوسٹ کے سوالات میں نے آمنہ جی سے کئے تھے ہی ہی ابھی مجھے یاد کرکے اتنی ہنسی آ رہی ہے۔۔ اور آمنہ جی کہ بھی بہت یاد آ رہی ہیں کہاں ہیں آپ آمنہ جی۔۔۔۔

جوابات بھی بتا دیں تا کہ میں بھی ہنس لوں ~

KishTaj
14-10-2012, 03:39 PM
اچھا تو آپ کی کسر باقی تھی :eek:

ہاہاہا ۔۔۔۔ کہو تو تمہاری مدد کروں جوابات دینے میں۔۔۔۔
ہاں اس میں ایکسٹرا تڑکا شڑکا لگ جائے تو الگ بات ہے۔:p۔۔

رفعت
14-10-2012, 06:41 PM
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
ایک سوال دو بار پوچھا جائے اور سسکا جواب بھی میں دو بار دوں تو کیا بونس ملے گا مجھے ;)؟

ہاں جی بونس ملے گا
اور بونس میں وہی سوال دس بار پوچھا جائے گا

Shaista Zia
14-10-2012, 07:33 PM
Haan na yaar help kar do na thori.

رفعت
14-10-2012, 08:55 PM
Haan na yaar help kar do na thori.
اس معاملے میں کیا ہیلپ کروں
تمہاری طرف سے جواب دوں
ہاہاہاہاہا
میں تو ابھی اور سوال داغنے ہیں

IN Khan
15-10-2012, 12:40 PM
سوالات تو سارے ہی شاندار ہیں۔۔ لیکن ایک دم سے بوچھاڑ۔۔۔؟؟؟

لبنٰی سس یہ انٹرویو لے رہی ہیں چھوٹی بہنا کا یا ان سے انتقام؟؟؟;d

Shaista Zia
15-10-2012, 12:48 PM
چلیں جی پھر سے ابتدا ہے ربِ جلیل کے بابرکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے۔ دیکھتی آںکھوں سنتے کانوں۔ ۔ ۔ ۔ نہیں نہیں ارے بھئی لکھتے ہاتھوں سے آپ کو طارق عزیز کا سلام پہنچے۔ ہاں ہاں بھئی انہی کا سلام ہے۔ چلیں سب کورس میں کہیں وعلیکم السلام:۔

خبارکون سا پڑھتی ہیں؟

اس کا جواب اوپر ہے جس کو جواب دیکھنا ہو خود ہی ڈھونڈتا رہے :cool:
اور کون سا صفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟

کارٹونز۔۔۔۔۔۔ اگر کبھی اخبار میں ہوں تو
پڑھائی کے زمانے میں کیا مشاغل ہوتے تھے؟

پڑھنا اور صرف پڑھنا
اور کتنا وقت دیتی تھیں پڑھائی کو؟

پڑھائی تو ابھی بھی جاری و ساری ہے اس لئے وقت دیتی تھی نہیں وقت دیتی ہوں۔ مخصوص نہیں کیا ہوا کہ اتنا وقت پڑھائی کو لازمی دینا ہے۔ جب تک میں اپنے کام سے مطمئن نہیں ہوتی کام کرتی رہتی ہوں۔
پڑھائی میں کیسی تھیں؟

اللہ کا شکر ہے ذہین و فطین واقع ہوئے ہیں ہم۔ ہاہاہاہا۔ پتا نہیں کبھی ذہانت کا ٹیسٹ نہیں دیا۔ ہاں امتحان میں تو اچھے نمبروں سے پاس ہوتی رہی؟ مارکس شیٹس کی کاپیاں بھی لگانی ہوتی ہیں کیا انٹرویو میں;)

کیسے پڑھتی تھیں ٹہل کر؟ بیٹھ کر؟ کیسےیاد کرتی تھیں؟

ہنسی آئے گی آپ کو۔ میں ہمیشہ میوزک سنتے ہوئے پڑھتی ہوں اور جب کوئی کانسیپٹ سمجھ میں آ جائے تو اس پہ قلم توڑنے کی مہم سٹارٹ ہو جاتی ہے۔
لکھائی کیسی ہے اردو اور انگلش کی؟[/QUOTE]
جب تک لکھتی تھی بہت اچھی تھی اب تو کمپیوٹر ہی لکھتا ہے اور اس کی لکھائی تو کافی اچھی ہے۔ لکھ کر دکھاؤں کیا ::)؟

عبداللہ
15-10-2012, 12:55 PM
عمران بھائی میں ایویں نہ کہتا تھا کہ
" نہ آئیں
نہ لکھیں
نہ مشہور ہوں
صرف تین اسٹیپس میں"
:p:p
اب دیکھیں کیسا بدلہ لیا جا رہا۔
میں کنوں کنوں دساں اے راز دیاں گلاں۔8)::)

لبنٰی سس یہ انٹرویو لے رہی ہیں چھوٹی بہنا کا یا ان سے انتقام؟؟؟;d

Shaista Zia
15-10-2012, 01:10 PM
اگلے حصے کے ساتھ ایک بار پھر طارق عزیز کا سلام ~

ہاں فورم پر کون اپنا ہم مزاج لگتا ہے زیادہ

اس کے جواب کے لئے اوپر جانا پڑے گا آپ کو۔ ارے ڈر کیوں گئے؟؟؟؟؟ زیادہ اوپر جانے کی بات تھوڑی کی ہے اور مطلب اسی تھریڈ کی پچھلی پوسٹس میں۔ جائیں چکر لگا آئیں۔ گھومتے پھرتے رہنا چاہیئے اس سے وزن کم ہوتا ہے ;)

کس کے ساتھ رہنے سے تنہا رہنے کو ترجیح دیں گی ؟

میں تنہائی پسند ہی ہوں۔ بہت کم لوگ ہیں جن کے ساتھ رہنا اچھا لگتا ہے۔

مالٹا کیسے چھیلتی ہیں ؟ہاتھ سے یا چھری سے ؟

ہاتھ سے۔ مجھ سے کہیں ون اردو پہ یہیں کام تو کروانے کا ارادہ نہیں بن گیا؟؟؟؟؟ پولیس پولیس پولیس ہیلپ ہیلپ

اردو کے علاوہ اور کس زبان کے ادب کا مطالعہ کیا ہے ؟

انگریزی اور پنجابی

کہیں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟ اب اور شادی سے پہلے۔ ؟

زیادہ سے زیادہ آدھا گھنٹہ۔ شادی سے پہلے بھی اور بعد میں بھی۔ یہ کہیں کہ اگر میاں کو بھی تیاری کروانی ہو تو کتنا ٹائم لگتا ہے تو جواب مختلف ہو گا

بہت ارجنٹ نکلنا ہو تو ۔ ۔ کن چيزوں پر لازمی دھیان دیں گی؟(تیاری میں )

گھر کی چابی، موبائل، چھتری اور والٹ۔ ہاں اگر اپنی گاڑی نہ لے کر جانی ہو تو ایک فالتو جوتا۔ جوتا ٹوٹنے سے بہت ڈر لگتا ہے۔ ویسے جب سے آسٹریلیا آئی ہوں میرا ایک بیک ہر وقت تیار ہی رہتا ہے عمرو عیار کی زنبیل کی طرح۔ جس میں ایک سویٹر، ایک چھتری (کیونکہ آسٹریلیا کا موسم بے حد عجیب ہے کبھی شدید گرمی اور کبھی ایک دم سے سردی)، کچھ فرسٹ ایڈز میڈیسنز، پانی کی بوتل، کچھ پیپرز، موبائل چارجر اور پین۔

آیس کریم زیادہ پسند ہے کے چاکلیٹ؟

دونوں پسند نہیں ہیں۔

خود کون سی ڈش زیادہ اچھی بنالیتی ہیں۔ ۔ آپ کے خیال میں۔ ۔ اور دوسروں کے خیال میں کون سی؟

شاید بریانی

کھانا بنانا کب سیکھا تھا؟ اور ریگیولرلی کب سے بنانا سٹارٹ کیا؟

میٹرک میں تھی تو ایک دو ڈشز سیکھی تھیں بس کبھی ریگولر نہیں بنایا تھا۔ پھر آہستہ آہستہ کچھ نہ کچھ سیکھا۔ چھٹی والے دن کچن کے نام ہوتا تھا پورا دن۔ آسٹریلیا آنے کے بعد تو۔۔۔۔۔۔۔۔ مائے نی میں کنوں آکھاں:(

کون سی ڈش بنانے سے کوفت ہوتی ہے ؟

کھانا بنانے کا مجھے شوق ہے ویسے۔ اچھا لگتا ہے نت نئی ڈشز بنانا۔ بس کوئی آٹا گوندھ دیا کرے مجھے۔

کبھی نقل کی یا کروائی ہے ؟

نہیں میں تو بہت ہی ڈرپوک تھی توبہ توبہ۔ اگر کمرہ امتحان میں سے کسی کی نقل برآمد ہو جاتی تو میں بلاوجہ ہی خوفزدہ ہو جاتی تھی۔

سادگی پسند ہے؟ یا تھوڑا بہت فیشن کر لیتی ہیں ۔۔۔ گھر میں "ملنگ" بنی پھرتی ہیں کے کونسا کویٔی اور دیکھ رہا ہے، اپنا ہی گھر ہے۔۔۔۔ یا ٹھیک سے رہتی ہیں؟ ۔

سادگی پسند ہوں لیکن ملنگ ٹائپ نہیں۔ فیشن کا تو بالکل شوق نہیں۔

اپنے کام خود کیا کرتی ہیں؟

جی ہاں۔

وعدہ فورا کرلیتی ہیں؟

بالکل بھی نہیں۔ وعدہ کرتی بھی نہیں لیتی بھی نہیں۔ وقت، حالات اور مجبوری کسی کے راستے میں بھی آ سکتے ہیں۔

قسم کھانے میں کتنی ماہر ہیں ؟

قسم نہیں کھاتی۔ امی سے اکثر باتیں اگلوایا کرتی تھی اپنی قسم دے کر ;d

شرطیں لگانے کی اوسط کیا ہے ؟

شاید صفر۔

Shaista Zia
15-10-2012, 01:12 PM
سوالات تو سارے ہی شاندار ہیں۔۔ لیکن ایک دم سے بوچھاڑ۔۔۔؟؟؟

لبنٰی سس یہ انٹرویو لے رہی ہیں چھوٹی بہنا کا یا ان سے انتقام؟؟؟;d

مجھے تو پتا نہیں کون کون سے ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے جی :):(
اس لئے ہنسوں یا روؤں کچھ سمجھ ہی نہی آ رہا

Shaista Zia
15-10-2012, 01:15 PM
ویسے اس تھریڈ کا نام تو یہی ہونا چاہیئے تھا لبنی کا انتقام ابھی تو کچھ سوالات رفعت آپی نے بھی سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں :(

Shaista Zia
15-10-2012, 01:16 PM
اتنا بڑا انٹرویو مکمل کرنے کے بعد میرے لئے لیموں پانی کا خاص الخاص انتظام کیا جائے

MuhammadRaza
15-10-2012, 01:25 PM
اتنا بڑا انٹرویو مکمل کرنے کے بعد میرے لئے لیموں پانی کا خاص الخاص انتظام کیا جائے

اور جنہوں نے ماشاءاللہ سے اتنا لمبا چوٰڑا انٹرویو پڑھنے کا کشت کیا ہے اُن کے لئیے بھی تو کچھ ہونا چاہئیے۔

Arain
15-10-2012, 01:29 PM
کون سی ڈش بنانے سے کوفت ہوتی ہے ؟

کھانا بنانے کا مجھے شوق ہے ویسے۔ اچھا لگتا ہے نت نئی ڈشز بنانا۔ بس کوئی آٹا گوندھ دیا کرے مجھے۔

;) ایک ہی قابل بندہ ہے اس کا کام کے لیے آپ کے پاس ۔ اُن سے کام لیں ورنہ مشین لے لیں آٹا گوندھنے کی;d۔

KishTaj
15-10-2012, 01:57 PM
مجھے تو پتا نہیں کون کون سے ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے جی :):(

اس لئے ہنسوں یا روؤں کچھ سمجھ ہی نہی آ رہا

ایسا کرو دو منٹ ہنسو، دو منٹ رؤ۔۔۔

http://files.myopera.com/supergreatChandu8/albums/5466862/laughing%2Bsmiley.gif

http://www.dreamstime.com/crying-smiley-thumb12030139.jpg

KishTaj
15-10-2012, 01:59 PM
اتنا بڑا انٹرویو مکمل کرنے کے بعد میرے لئے لیموں پانی کا خاص الخاص انتظام کیا جائے

ضرور لو بھئی ۔۔۔
لیمو بھی اور پانی بھی

http://4.bp.blogspot.com/--7cqM7t6inA/UApr2aqn6nI/AAAAAAAAAg0/OaLZqFadl-4/s1600/lemon.jpg

http://www.accelerateuk-buzz.com/wp-content/uploads/2012/03/water-glass-7.jpg

Nazia Bilal
15-10-2012, 02:01 PM
کون سی ڈش بنانے سے کوفت ہوتی ہے ؟

کھانا بنانے کا مجھے شوق ہے ویسے۔ اچھا لگتا ہے نت نئی ڈشز بنانا۔ بس کوئی آٹا گوندھ دیا کرے مجھے۔

;) ایک ہی قابل بندہ ہے اس کا کام کے لیے آپ کے پاس ۔ اُن سے کام لیں ورنہ مشین لے لیں آٹا گوندھنے کی;d۔

قابل بندا اتنے کام کا نہیں ہے اس لئے مشین ہی لے لوں۔ یہ میرا ذاتی تجربہ ہے۔

KishTaj
15-10-2012, 02:01 PM
ویسے اس تھریڈ کا نام تو یہی ہونا چاہیئے تھا لبنی کا انتقام ابھی تو کچھ سوالات رفعت آپی نے بھی سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں :(
لبنٰی کا انتقام ۔۔۔۔;d۔۔۔۔
یہ تو کسی ناول کا نام لگ رہا ہے۔۔۔

Arain
15-10-2012, 02:14 PM
قابل بندا اتنے کام کا نہیں ہے اس لئے مشین ہی لے لوں۔ یہ میرا ذاتی تجربہ ہے۔
;d ;d

بالکل تجربہ بولتا ہے کوئی شک نہیں ۔

مشین ہی لے لیں ۔ ورنہ دو چار دن خوب کام لیں خود ہی مشین لا دیں گے تنگ آ کر ;) ۔

Arain
15-10-2012, 02:16 PM
لبنٰی کا انتقام ۔۔۔۔;d۔۔۔۔
یہ تو کسی ناول کا نام لگ رہا ہے۔۔۔
;d ہاں جی اور لال لال خون کی رالیں ٹھپکاتی ہوئی لنبیٰ سس کی تصویر ہوگی بک کے کور پر;d۔

Shaista Zia
16-10-2012, 05:01 AM
اور جنہوں نے ماشاءاللہ سے اتنا لمبا چوٰڑا انٹرویو پڑھنے کا کشت کیا ہے اُن کے لئیے بھی تو کچھ ہونا چاہئیے۔

ارے نہیں نہیں۔ ورنہ وہ ایسا انتقام آپ سے بھی لے سکتی ہیں بھائی۔ :eek:

Shaista Zia
16-10-2012, 05:02 AM
کون سی ڈش بنانے سے کوفت ہوتی ہے ؟

کھانا بنانے کا مجھے شوق ہے ویسے۔ اچھا لگتا ہے نت نئی ڈشز بنانا۔ بس کوئی آٹا گوندھ دیا کرے مجھے۔

;) ایک ہی قابل بندہ ہے اس کا کام کے لیے آپ کے پاس ۔ اُن سے کام لیں ورنہ مشین لے لیں آٹا گوندھنے کی;d۔

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دممممممممم نکلے :(

Shaista Zia
16-10-2012, 05:03 AM
قابل بندا اتنے کام کا نہیں ہے اس لئے مشین ہی لے لوں۔ یہ میرا ذاتی تجربہ ہے۔

ہک ہا ???

Shaista Zia
16-10-2012, 05:04 AM
ایسا کرو ایک دو منٹ ہنسو، دو منٹ رؤ۔۔۔

http://files.myopera.com/supergreatChandu8/albums/5466862/laughing%2Bsmiley.gif

http://www.dreamstime.com/crying-smiley-thumb12030139.jpg

تم تو جوابات دینے میں مدد کرنے کا کہہ رہی تھیں تو یہ کیا ہے۔۔۔::)

Arain
16-10-2012, 06:53 AM
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دممممممممم نکلے :(
;d

;d

Shaista Zia
16-10-2012, 01:05 PM
انٹرویو کی اگلی قسط کے ساتھ۔۔۔۔۔

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟

جواب پچھلے صفحات میں ملاحظہ ہو

کویٔی فیوریٹ شعر اور کہاوت سنایٔیں؟

کہاوت یا شعر سننے تو میرے گھر آنا پڑے گا۔ لکھنے کا کہا ہوتا تو لکھ دیتی مگر افسوسسسسس :(

سٹارز پر یقین کرتی ہیں؟

یار کوئی یہ بتا دے کہ ایک سوال دو دو تین تین بار پوچھنے میں کیا واقعی کوئی راز ہے ???۔
ارے ہاں میں سمجھ گئی نا!!! آپ لوگ دیکھا چاہتے ہیں کہ میں جواب دینے میں کتنی کنسسٹنٹ ہوں کیا پتہ جھوٹ موٹ کے جواب بنا کر رکھے ہوں تو ہر بار الگ جواب لکھ دوں۔ بولے تو آزمانا چاہتے ہیں جی مجھے ہوں ہوں میں بھی بڑی چالاک ہوں۔

اور آپ کے خیال میں اپ کے برج کی خصوصیت اور برائی کیا ہے۔ ۔

خصوصیت یا برائی تو مجھ میں ہوگی نا جی؟ برج بیچارہ تو ایک غیر مرئی مینار (برج کو مینار ہی تو کہتے ہیں نا ;)) ہے وہ کیا اثر کرے گا مجھ پر۔

اور کیا آپ میں یہ چيزيں ہیں ؟

اگر آپ برج پہ یقین رکھتے ہیں تو کوئی خوبی یا برائی آپ میں نہ بھی ہو تو بھی کسی اچھے یا برے کام کے لئے بیچارے برج کو ذمہ دار ہی ٹھہرایا جائے گا۔ ہماری فیملی میں تین چار لوگ ہیں جنکا اسٹار دلو یعنی aquarius ہے۔ بیچارے چاروں کے چاروں الگ الگ شخصیات کے مالک ہیں۔ جہاں کچھ کامن ہو جائے برج کی سختی آ جاتی ہے۔

ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گی؟
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں؟

جہاں بھی انسان بستے ہوں۔ انسان ہی اس دنیا کی اصل خوبصورتی ہے ورنہ خوبصورت سے خوبصورت جگہ بھی چند دن کے بعد جیل لگنے لگے گی۔

اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتی تھیں؟

اف کیا دن یاد کروا دیئے۔ کھاتی کیا بہتتتت شوق سے کھاتی تھی۔

جیب خرچ ملتا تھا؟

جی ہاں

کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتی تھیں؟

زمانے کے حساب سے بڑھتا رہا۔ پوری طرح یاد نہیں کہ کس زمانے میں کتنا ملتا تھا۔ میں فضول خرچ نہیں تھی۔ پیسے سنبھال کر رکھتی تھی اور ضرورت کی چیزیں جیسے نوٹ بکس اور پین لینے میں لگا دیتی تھی کھانے پینے کے علاوہ (یا کوئی ٹوائے خرید لیتی تھی اوہو بلکہ خرید لیتی ہوں ابھی بھی تو خریدتی ہی رہتی ہوں)۔

کتنی صفائی پسند ہیں؟

مت یاد دلائیں ورنہ ابھی انٹرویو چھوڑ کر گھر صاف کرنے لگوں گی۔

بس واجبی سی ہو۔ ۔ یا ٹھیک ٹھاک؟ یا جنون ہے صفائی کا ؟

کتنی نازک طبع اور نفاست پسند ہیں ؟

نفاست پسند تو بہت زیادہ ہوں۔ نازک طبع بھی ہوں لیکن ہر طرح کے حالات میں رہ لیتی ہوں الحمدللہ۔

کس قسم کے کھیل کھیلے ہیں بجپن میں، لڑکپن میں، نوجوانی میں۔ ؟

بہت سے کھیل کھیلے۔ گڑیا کے ساتھ بہت کھیلتی تھی۔ کرکٹ بھی کھیلا کرتی تھی۔ باقی جو بھی کھیل محلے کے بچوں کی کمیٹی تجویز کرتی۔

بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتی تھی کے ۔۔۔ جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟

اف کبھی نہیں۔ میرے کھلونے ابھی تک امی نے پاکستان میں سنبھال کر رکھے ہیں۔ خاندان کے بچے بس شو کیس میں انہیں پڑا ہی دیکھ سکتے ہیں چھو نہیں سکتے۔ انہیں یقینا محسوس ہوتا ہوگا کہ میوزیم آئے ہیں ہاہاہا۔ کیا کروں بچوں میں کچھ تخریب کار عناصر بھی توچھپے ہوتے ہیں نا۔

موڈی ہیں ؟

واللہ بالکل نہیں

حلقہ احباب کتنا وسیع ہے؟

کافی وسیع ہے

خود سے دوستی کرنے میں پہل کرتی ہیں؟

میرا رویہ ہمیشہ دوستانہ ہی ہوتا ہے۔ دوستی ہو جائے تو اچھی بات ہے ورنہ میں دوست کم ہی بناتی ہوں۔

کیا آپ اچھی رازدان ہیں ؟

جی ہاں

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟

اب رو دوں گی کوئی سوال دوسری بار آیا تو۔۔۔۔۔

کوئي آئیڈیل ؟اور کس شخصیت سے ملنا چاہیں گی؟

آئیڈیل تو کوئی نہیں۔ ایک بات بتاؤں ون اردو کی شخصیات سے ہاہاہاہاہا۔

نفع نقصان سے بےپروا ہوکر سچ بولتی ہیں۔ ۔ ۔ سچ کے باعث کوئی نقصان اٹھایا ہو؟

نہیں۔ جہاں کسی کے دل دکھنے کا اندیشہ ہو میں کوشش کرتی ہوں کہ اس حد تک سچا ہونا بھی ٹھیک نہیں۔

MuhammadRaza
16-10-2012, 02:06 PM
ارے نہیں نہیں۔ ورنہ وہ ایسا انتقام آپ سے بھی لے سکتی ہیں بھائی۔ :eek:

اللہ اکبر

اللہ پاک رحم فرمائیں ہم سب کے حال پر۔
آمین

~

MuhammadRaza
16-10-2012, 02:17 PM
کیا آپ اچھی رازدان ہیں ؟
جی ہاں

http://www.pic4ever.com/images/Ghelyon.gif

Shaista Zia
16-10-2012, 04:56 PM
کیا آپ اچھی رازدان ہیں ؟
جی ہاں

http://www.pic4ever.com/images/Ghelyon.gif

یہ کیا رضا بھائی؟؟؟؟
میں کوئی جھوٹ بولیا؟
میں کوئی کفر تولیا؟ ???

MuhammadRaza
16-10-2012, 05:14 PM
یہ کیا رضا بھائی؟؟؟؟
میں کوئی جھوٹ بولیا؟
میں کوئی کفر تولیا؟ ???

نا جی اسی کدوں آکھیا کہ تُسی چُوٹھ بولیا۔

:)

لیکن آپس کی بات ہے ;)

یہ انتہائی جان جوکھوں کا کام ہے جس کی آپ نے اپنے جواب میں 'حامی' بھری ہے۔

;d

Shaista Zia
16-10-2012, 05:47 PM
نا جی اسی کدوں آکھیا کہ تُسی چُوٹھ بولیا۔

:)

لیکن آپس کی بات ہے ;)

یہ انتہائی جان جوکھوں کا کام ہے جس کی آپ نے اپنے جواب میں 'حامی' بھری ہے۔

;d

پاء جی سچی میں سچ ای بولیا اے ::)
آپ کیا جانیں کتنے راز دفن ہیں اس سینے میں ;d

MuhammadRaza
16-10-2012, 05:52 PM
پاء جی سچی میں سچ ای بولیا اے ::)
آپ کیا جانیں کتنے راز دفن ہیں اس سینے میں ;d

:)
جی جی آپ کی 'قہقہے' والی اسمائیلی دیکھ کے اندازہ ہو رہا ہے مجھے۔

;)

Shaista Zia
16-10-2012, 05:56 PM
:)
جی جی آپ کی 'قہقہے' والی اسمائیلی دیکھ کے اندازہ ہو رہا ہے مجھے۔

;)

ارے نہیں نہیں بھیا کیوں ظلم کرتے ہیں مجھ معصوم پہ۔ لوگ اپنے راز بتانا چھوڑ دیں گے :eek:

MuhammadRaza
16-10-2012, 06:17 PM
ارے نہیں نہیں بھیا کیوں ظلم کرتے ہیں مجھ معصوم پہ۔ لوگ اپنے راز بتانا چھوڑ دیں گے :eek:

ہاہاہا

اچھا بہنا نہیں کرتے ظلم آپ پہ۔

اللہ پاک آپکے اِس رازپوشیدہ رکھنے والے عمل میں ہمیشہ آپ کو کامیاب فرمائے۔

دعا ہی دے سکتے ہیں ہم تو۔

آمین۔

KishTaj
16-10-2012, 07:26 PM
تم تو جوابات دینے میں مدد کرنے کا کہہ رہی تھیں تو یہ کیا ہے۔۔۔::)

جوابات تو تم دے ہی رہی ہو
میں فیس ایکسپریشن دے رہی ہوں نا۔۔;d۔۔

Shaista Zia
18-10-2012, 09:36 AM
لیں جی شیطان کی آںت اوہ اوہ میرا مطلب ہے انٹرویو کے جوابات ایک بار پھر حاضرِ خدمت ہیں۔ اب تک تو آپ لوگ بھی تنگ ہی پڑ گئے ہوں گے؟؟؟؟؟
کیا لبنی آپی کس بات کی سزا دے رہی ہیں بیچاروں کو۔ خیر کوئی بات نہیں۔ آگے عید تو آنے ہی والی ہے۔ جان بن جائے گی پھر سے ڈریں مت ;d

وقت کی کتنی پابند ہیں ؟

بہت زیادہ

کیا اعتبار جلدی کر لیتی ہیں؟کبھی کسی نے دھوکہ دیا؟

نہیں اعتبار جلدی نہیں کرتی اور میرے خیال سے دھوکہ تو کسی بھی صورت میں ہو سکتا ہے۔ اس کے لئے کسی پر اعتبار کرنے یا نہ کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔

خودغرض ہیں؟

ہر شخص اپنے متعلق یہی سمجھتا ہے کہ وہ خود غرض نہیں ہے لیکن ہر انسان کسی نہ کسی حد تک ہوتا ہے۔

گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

جواب اوپر ہے

فیصلہ کرنے میں کتنی دیر لگاتی ہیں ؟

فیصلے پہ ڈیپینڈ کرتا ہے۔ کوک پینی ہو تو ایک پل میں فیصلہ ہوجاتا ہے۔

ناراض ہوتی ہیں ۔ ۔ تو کن باتوں پر ۔۔ کتنی مدت کے لیے؟

ناراض بھی اسی سے ہوا جاتا ہے جس کے متعلق پتا ہو کہ اسے فرق پڑ سکتا ہے۔ اب میں آنٹی ایوا سے تو ناراض ہونے سے رہی (;dآنٹی ایوا ہماری ہی بلڈنگ میں رہتی ہیں)۔

کیا جلدی معاف کر دیتی ہیں؟

غلطی کی نوعیت پہ ڈیپینڈ کرتا ہے۔ آپ کو معاف نہیں کرو گی اتنا لمبااااااااااااااااااا انٹرویو لے رہی ہیں۔:(

روتی ہیں؟کتنی جلد رونا آجاتا ہے؟کن باتوں پر؟

پتا نہیں کبھی چھوٹی بات پہ بھی رو پڑتی ہوں اور کبھی بڑی سے بڑی بات پہ بھی رونا نہیں آتا۔

اور رونا آۓ تو فورا ہی رو لیتی ہیں؟سب کے سامنے رولیتی ہیں یا اکیلے میں؟

دیتے ہیں اجالے میرے رونے کی گواہی ;d

کس چیز سے زیادہ خوف اور ڈر لگتا ہے؟

رینگنے والے جانوروں سے

کبھی غلط کام کرتے ہوئے ضمیر کی آواز پر دھیان دیا یا سنی ان سنی کردی؟
کبھی دیا اور کبھی تو کون تے میں کون ;)
اللہ معاف کرے کوئی ایسا بڑا غلط کام نہیں کیا ہوا جی۔ چور ڈاکو نہ سمجھتے رہنا مجھے۔ بس چھوٹی موٹی غلطیاں۔ امی سے چھپ چھپا کے کوک شوک پینے والی آہم آہم۔ خبردار کسی نے میری امی کو بتایا۔

Shaista Zia
18-10-2012, 10:29 AM
کبھی قبرستان کے سامنے سے گزرتے ہوئے یا کسی میت کو جاتا دیکھ کر دل میں کیا خیال آیا؟

بہت افسردہ ہو جاتی ہوں۔ یہ سوچتی ہوں کہ اس کے سب سے قریبی شخص کی حالت بہت بری ہوگی۔ اللہ اسے حوصلہ دے۔

کوشش پر کتنا یقین رکھتی ہیں۔؟ یا آپ کے نزدیک سب کچھ تقدیر سے ہوتا ہے۔ خواہ بندہ کوشش کرے یا نہ کرے۔؟

نہیں جی میں نے اپنی زندگی ہر لمحہ اسٹرگل میں گزاری ہے الحمدللہ۔ اور میں کوشش پہ بہت یقین رکھتی ہوں۔ اگر پھر بھی کوئی چیز نہ ملے تو وہ آپ کا مقدر۔

کبھی خود اپنا احتساب کیا ہے ؟

جی ہاں۔ ایک اپنے اوپر ہی تو یہ حق چلتا ہے۔

اعلی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
انگریزی زبان ۔
اعلی تعلیم ۔
دولت ۔
یا صلاحیتیں؟

سبھی کچھ۔ کسی ایک چیز سے مقام حاصل نہیں ہوتا۔ شاید اہمیت کے لحاظ سے آگے پیچھے کیا جاسکتا ہے۔

کس سفر سے خوف آتا ہے؟

سچی بات بتاؤں۔ پاکستان میں جس طرح سے بس ڈرائیوز ریس لگاتے ہیں نا اس سے بہتتتتتتتت خوف آتا ہے۔

گھر میں زیادہ کون سی زبان بولتی ہیں؟

اردو اور پنجابی

زیادہ بولتی ہیں یا خاموش رہتی ہیں؟

جواب بالا نشین

انگلش ناولز پڑھتی ہیں؟

کچھ مخصوص رائٹرز کے۔

ادھار دے کر بھول جاتی ہیں ؟ ؟یا صبح شام یاد کرواتی رہتی ہیں ؟

اماؤنٹ پہ ڈیپینڈ کرتا ہے نا جی۔ ویسے ہر وقت یاد تو نہیں کرواتی۔

۔۔نصیحت جو بری لگتی ہے؟

کوئی ذاتی معاملات میں بے جا مداخلت کرے تو۔ ویسے میں زیادہ برا نہیں مناتی۔

2۔۔۔۔۔اگر ایک قتل کی اجازت ہوتی تو کس کو کرتیں؟

کسی کو نہیں۔

پرانی باتیں خوشی کی یا دکھ کی۔ دوبارہ یاد آئیں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں ؟۔

خوشی کی ہو تو ہنسی آتی ہے اور دکھ کی ہوں تو دکھ ہی ہوتا ہے۔

گھر میں عموما کیا زیور پہنے رکھتی ہیں ؟ مطلب چوڑیاں؟ لاکٹ ،رنگ وغیرہ ؟
مجھے زیور پسند نہیں۔ اس لئے یہ کام نہیں کرتی۔

کبھی کوئی زیور وغیرہ گم ہوا ہے؟

الماری میں پڑا رہتا ہے تو گم کہاں ہوگا جی؟

صبح اٹھ کر پہلے ضروری کام۔ ؟

ٹائم دیکھتی ہوں۔

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟

کی بورڈ ہاہاہاہا۔ اصل جواب پچھلے صفحات میں۔

اپنی اور شادی کی سالگرہ مناتی ہیں؟

اپنی تو مناتی ہوں اور شادی کی ایک ہی سالگرہ کچھ دن پہلے گزری ہے تو منائی تھی۔ پہلی پہلی تھی نا 8)

میاں کو یاد رہتی ہے آپکی سالگرہ؟

میاں یاد نہ رکھ کے تو دیکھیں ہاہاہاہا۔ ویسے میرے میاں کو سالگرہ وغیرہ منانا کچھ خاص پسند نہیں ہے۔ لیکن بیچارے سب کی خاطر منا ہی لیتے ہیں ;)

میاں کی طرف سے تحفہ ملتا ہے سالگرہ پر؟

جی ہاں ملتا ہے۔

رونمائ میں کیا تحفہ ملا تھا؟

آسٹریلیا کا ویزا ہاہاہا۔ کچھ زیورات تھے۔

آپ زیادہ غصیلی ہیں کہ میاں جی؟

دونوں غصیلے نہیں ہیں۔

اگر لڑائ ہو جاے تو منا نے میں پہل کون کرتا ہے؟

کبھی میں کبھی وہ

کس کی لاڈلی تھیں امی کی یا ابا کی

لاڈلی تھیں کا کیا مطلب ہے؟؟؟ میں تو ابھی بھی لاڈلی ہوں۔ امی کی زیادہ

بہن بھائیوں سے کبھی ناراضگی ہوتی تھی اگر ہاں تو کس بات پر

اکلوتی ہوں جناب۔ اس لئے یہ مزے نہیں چکھ رکھے :(

انہوں کی کس بات پر غصّہ آتا ہے اور ان کو تمہاری کس بات پر

میرے انہوں کو کرکٹ کا جنون ہے۔ اگر میچ ہو تو وہ کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں۔ مجھے اس بات پہ بہت غصہ آتا ہے۔ اور میری کس بات پہ انہوں کو غصہ آتا ہے یہ تو آپ کو انہوں ہی بتا سکتے ہیں۔

سیونگ کیسے کرتی ہو بینک میں یا جیولری وغیرہ بنا کر

ابھی تو سیونگ کا دور شروع بھی نہیں ہوا۔ میری پڑھائی پہ بہت خرچ ہو رہا ہے۔ دو سال میں پڑھائی کے بعد ہی سوچا جا سکتا ہے۔

فضول خرچ ہو یا میانہ روی اختیار کرتی ہو
فضول خرچ تو بالکل نہیں ہوں۔
پردیس میں پاکستان کی کس چیز کو سب سے زیادہ مس کرتی ہو

کھانے۔ یہاں کھانوں کا ویسا ٹیسٹ نہیں ہے۔

سسرال میں اچھی بہو کے نام سے جانی جاتی ہو یا

شادی کے بعد دو تین دن تو رہی تھی وہاں۔ یقینا اچھی بہو ہی سمجھی جاتی ہوں گی۔

یہ کچھ پرسنل ہو گیا مرضی ہو تو جواب دینا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم خود ہی سمجھ جائیں گے ہا ہا ہا

پسندیدہ سسرالی رشتہ

میری سسرال میں تو سبھی لڑکے ہی لڑکے ہیں۔ بس سارے جیٹھ ہی ہیں اور سسر۔ تو جیٹھ لوگوں کی وجہ سے لگتا ہے بھائی کی کمی پوری ہو گئی۔ ساس کو میں بہت مس کرتی ہوں۔ اللہ انہیں جنت نصیب فرمائے۔

اچھی بہو اور اچھے داماد میں میں کیا خوبیاں ہونی چاہیئں تمہاری نظر میں

اگر ایک دوسرے کے رشتے داروں کو اپنے رشتے داروں جیسا سمجھ کے ان سے پیار کیا جائے تو شاید مسئلے نہیں ہوتے۔ لیکن مجھے اتنا زیادہ نہیں پتا۔ ہر ایک کے حالات پہ ڈیپینڈ کرتا ہے۔

ایک خوشگوار فیملی لائف کی بنیاد کن چیزوں پر ہوتی ہے

انڈراسٹینڈنگ اور کچھ کچھ حالات میں دونوں طرف سے کمپرومائز۔ میں پرسنلی یہ سمجھتی ہوں کہ لڑکیوں کو زیادہ کمپرومائز کی طرف مائل ہونا چاہیئے کیونکہ مرد کی سچوئیشن کافی نازک ہوتی ہے۔ اسکو بہت سے لوگوں کو جواب دہ ہونا پڑتا ہے لیکن لڑکیوں کے کیس میں ایسا نہیں ہوتا۔ خیر اگین ہر ایک کے اپنے اپنے حالات ہوتے ہیں کسی بھی بات کر سب پہ جنرلائز نہیں کیا جا سکتا۔

لڑکیوں کے لئے کتنی تعلیم ضروری ہے

اتنی تعلیم جو انہیں سنوار سکے بجائے اس کے کہ بگاڑ دے۔

آئڈیل پر یقین تھا یا افسانوی باتیں مانتی تھیں

مجھے آجتک سمجھ ہی نہیں آ سکا کہ یہ آئیڈیل ہوتا کیا بلا ہے ;d

کس قسم کی بکس پڑھنا پسند ہے

روحانیت اور مختلف مذاہب کے متعلق اور تاریخی کتابیں

شعر و شاعری سے دلچسپی ہے اگر ہاں تو کس کی نظمیں غزلیں اچھی
لگی ہیں

علامہ اقبال۔ پرانے شعراء سبھی بہت پسند ہیں۔

مانہ طالب علمی کے کون سے دن یادگار تھے اسکول یا کالج

ہم پہ تو ابھی بھی طالبِ علمی کا دور دور تک دور دورہ ہے :( اس لئے ہر دن ہی یاد گار ہے

کبھی کسی ٹیچر سے دوبارہ ملنے کا خیال آتا ہے اگر ہاں تو کیوں اور نہیں

پرانے ٹیچرز سے ہمیشہ ہی ملتی رہتی ہوں۔

کوئی ایسا شخص جو اس دنیا میں نہیں مگر یاد بہت آتا ہو

میرے ماموں۔ ایک سال پہلے انکا انتقال ہو گیا میں یہاں تھی اور جا نہیں سکی۔ انکی بہت یاد آتی ہے اور ابھی بھی یقین نہیں آتا کہ ماموں زندہ نہیں رہے۔ بہت ینگ تھے میرے ماموں۔[/RIGHT]

Arain
18-10-2012, 11:12 AM
کبھی کسی ٹیچر سے دوبارہ ملنے کا خیال آتا ہے اگر ہاں تو کیوں اور نہیں

پرانے ٹیچرز سے ہمیشہ ہی ملتی رہتی ہوں۔

:eek: پرانے ٹیچر آپ آسٹریلیا بھی لیکر گئی ہیں۔

;d

Arain
18-10-2012, 11:13 AM
آئڈیل پر یقین تھا یا افسانوی باتیں مانتی تھیں

مجھے آجتک سمجھ ہی نہیں آ سکا کہ یہ آئیڈیل ہوتا کیا بلا ہے ;d

;) آئیڈیل وہ چیز ہے جو شادی کے بعد بلا لگتا/لگتی ہے ;d۔

Kazmi
18-10-2012, 02:25 PM
چلیں جی پھر سے ابتدا ہے ربِ جلیل کے بابرکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے۔ دیکھتی آںکھوں سنتے کانوں۔ ۔ ۔ ۔ نہیں نہیں ارے بھئی لکھتے ہاتھوں سے آپ کو طارق عزیز کا سلام پہنچے۔ ہاں ہاں بھئی انہی کا سلام ہے۔ چلیں سب کورس میں کہیں وعلیکم السلام:۔

خبارکون سا پڑھتی ہیں؟

اس کا جواب اوپر ہے جس کو جواب دیکھنا ہو خود ہی ڈھونڈتا رہے :cool:

اور کون سا صفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟

کارٹونز ( خود پرستی کی انتہا ہے) ۔۔۔۔۔۔ اگر کبھی اخبار میں ہوں تو

پڑھائی کے زمانے میں کیا مشاغل ہوتے تھے؟

پڑھنا اور صرف پڑھنا ( ہا ہا ہا ۔ ۔ ۔ سب یہی کہتے ہیں)۔

اور کتنا وقت دیتی تھیں پڑھائی کو؟

پڑھائی تو ابھی بھی جاری و ساری ہے اس لئے وقت دیتی تھی نہیں وقت دیتی ہوں۔ مخصوص نہیں کیا ہوا کہ اتنا وقت پڑھائی کو لازمی دینا ہے۔ جب تک میں اپنے کام سے مطمئن نہیں ہوتی کام کرتی رہتی ہوں۔ (کام: لڈو، ٹیکسٹنگ، گاسپ ۔ ۔ ۔)۔

پڑھائی میں کیسی تھیں؟

اللہ کا شکر ہے ذہین و فطین واقع ہوئے ہیں ہم۔( لیں جی، ایک اور ہم پیش خدمت ہے)۔ ہاہاہاہا۔ پتا نہیں کبھی ذہانت کا ٹیسٹ نہیں دیا ( ویسے یہ ہوتی کیا ہے ؟ ہے)۔ ہاں امتحان میں تو اچھے نمبروں سے پاس ہوتی رہی؟ مارکس شیٹس کی کاپیاں بھی لگانی ہوتی ہیں کیا انٹرویو میں;)

کیسے پڑھتی تھیں ٹہل کر؟ بیٹھ کر؟ کیسےیاد کرتی تھیں؟( ڈانٹ کھا کے)۔

ہنسی آئے گی آپ کو۔ میں ہمیشہ میوزک سنتے ہوئے پڑھتی ہوں اور جب کوئی کانسیپٹ سمجھ میں آ جائے تو اس پہ قلم توڑنے کی مہم سٹارٹ ہو جاتی ہے۔

لکھائی کیسی ہے اردو اور انگلش کی؟
( سارے فونٹس ہیں، کمپیوٹر میں)

جب تک لکھتی تھی بہت اچھی تھی اب تو کمپیوٹر ہی لکھتا ہے اور اس کی لکھائی تو کافی اچھی ہے۔ لکھ کر دکھاؤں کیا ::)؟
[/QUOTE]

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

MuhammadRaza
18-10-2012, 02:47 PM
کس قسم کی بکس پڑھنا پسند ہے
روحانیت اور مختلف مذاہب کے متعلق اور تاریخی کتابیں

http://www.pic4ever.com/images/kaffeetrinker_2.gif

Thats very good.

I Like it.

MuhammadRaza
18-10-2012, 02:49 PM
بہت اچھا رہا انٹرویو۔

آگے اور بھی ہو گا؟ ایڈمن؟

~

Shaista Zia
22-10-2012, 03:06 PM
:eek: پرانے ٹیچر آپ آسٹریلیا بھی لیکر گئی ہیں۔

;d

ارے نہیں نہیں بھیا۔ کسٹم والے ٹیچرز ساتھ نہیں لے جانے دیتے۔ ;)

Shaista Zia
22-10-2012, 03:08 PM
جب تک لکھتی تھی بہت اچھی تھی اب تو کمپیوٹر ہی لکھتا ہے اور اس کی لکھائی تو کافی اچھی ہے۔ لکھ کر دکھاؤں کیا ::)؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔[/QUOTE]

چاچو جیییییییییییییییی؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟
ہااااااااااا!!!
کٹی ہو گئی آپ سے :(

Shaista Zia
22-10-2012, 03:08 PM
;) آئیڈیل وہ چیز ہے جو شادی کے بعد بلا لگتا/لگتی ہے ;d۔

تجربہ تو نہیں بول رہا نا بھیا ::)

Shaista Zia
22-10-2012, 03:09 PM
بہت اچھا رہا انٹرویو۔

آگے اور بھی ہو گا؟ ایڈمن؟

~

ہوگا؟؟؟؟؟؟؟
بہتتتتتتتتت ہوگا۔۔۔
ابھی تو بہت باقی ہے۔ آپ دیں گے میری جگہ ؟;)

Shaista Zia
22-10-2012, 04:43 PM
آہستہ آہستہ ترقی کی جانب گامزن انٹرویو ایک بار پھر آپ کی خدمت میں زیر زبر پیش شد مد وغیرہ وغیرہ

پاکستان کے حالات پر کیا رئکشن ہوتا ہے چھڈو جی یا کڑھتی رہتی ہو

بہت کڑھتی ہوں۔

کسی کام کو نہ کرنے کادل چاہے تو کیا بہانا کرتی ھیں؟

پردیس میں تو بہانے نہیں چلتے جی اور پاکستان میں تو صاف انکار ;d

کبھی آسمان پر تارے گنے؟

جی ہاں بہت بار

کس سواری کی ڈرائیونگ کرنا پسند کریں گی ان میں سے۔۔تانگہ رکشہ،ٹرک؟

ٹرک

سفر کون سا اچھا لگتا ھے

سمندری سفر۔

زندگی کی تعریف کریں کم سے کم الفاظ میں؟

فلسفی کو بحث کے اندر خدا ملتا نہیں
ڈور کو سلجھا رہا ہے اور سرا ملتا نہیں

موجوہ دور میں اپنا رول ماڈل کسے کہیں گی؟

کسی کو بھی نہیں

کوئی ایسا کام جو بار بار آپ کا کرنے کو دل کرے؟

ون اردو پہ چکر لگانا۔

انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

یہ بھی تو بتائیں کس کا انتظار???

کوئی ٹائم دے کر بھی ٹائم پر نہ پہنچے تو کیا دل کرتا ہے؟

کہ وہیں سے واپس چلی جاؤں۔

چغلیاں کرتی ہیں کیا؟

کبھی کبھی کسی کے غلط ارادوں سے کسی دوسرے کو آگاہ کر دینا چغلی کے زمرے میں آتا ہے کیا؟

عید کیسے مناتی ہیں؟

ون اردو شمارہ نمبر سولہ ملاحظہ فرمائیے۔

چوڑیاں مہندی وغیرہ کا اہتمام کرتی ہیں یا نہیں؟

مہندی کا تو بہت کرتی ہوں لیکن اوروں کے لئے۔ اپنے لئے ٹائم نہیں بچتا تو اس لئے گولہ زندہ باد (مطلب وہ جو ہاتھ پہ گول سا ڈیزائن بنایا جاتا ہے۔

کسی کےلیے تحفہ لیتے ہوۓ کس کی پسند کو سامنے رکھتی ہیں؟ اپنی یا جسے دینا ہو اس کی؟

اپنی جیب کو ;d

اپنی تعریف پر کیسا محسوس کرتی ہیں؟

کسی کو اپنی تعریف بری بھی لگتی ہے کیا؟

کوئی متوجہ ہو کر بات نہ سنے تو کیسا لگتا ہے؟

پھر بات ہی نہیں کرتی کوئی جتنی بھی منتیں کر لے بعد میں

Lubna Ali
22-10-2012, 05:01 PM
ارے ابھی تک انٹرویو ہی ختم نہیں ہوا بڑی چست لکڑی ہو جی۔۔۔

Shaista Zia
22-10-2012, 05:21 PM
تفصیلی بات کہنے سننے کی عادی ہیں؟ یا بس دو جملوں سےکام چلاتی ہیں ؟

ہاں جی تفصیلی

کیا کچن میں میاں ھیلپ کرتے ھیں ؟

کبھی کبھی

شاپنگ کی کتنی شوقین ہیں اور کیا چیزیں زیادہ خریدتی ہیں؟

بالکل شوقین نہیں ہوں۔ ابھی تک شاپنگ امی کرتی ہیں میری۔

اگر آپ صدر پاکستان ھوتیں تو سب سے پہلا حکم کیا دیتیں؟

کیوں آپ کو مجھ میں اور زرداری صاحب میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ان کا ہم پلہ بنا دیا مجھے۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں

آٹا ایک ہاتھ سے گوندھتی ہیں دونوں سے؟

کوئی ایک ہاتھ سے بھی گوندھتا ہے:eek:

روٹی ہاتھ سے بنا لیتی ہیں یا بیلن زندہ باد؟

بیلن ۔۔۔ جو نام ہے اعتماد کا

سبزی وغیرہ کیسے کاٹتی ہیں؟ کتنے کٹ لگتے ہیں ؟

بورڈ یوز کرتی ہوں۔ کٹ لگتے رہتے ہیں۔ آج سے گن کے رکھوں گی۔

اور کچھ فرائی کرتے وقت آئل کے چھینٹوں سے بچنے کا طریقہ بتائیں؟
غوطہ خوروں والا لباس استعمال کیجیئے۔

شاپنگ کرنے جائیں تو کوئي بھی چيز جلدی اور آرام سے پسند آجاتی ہے۔ ۔ یا دسیوں میں سے کبھی کوئی کچھ پسند آتی ہے؟

شاپنگ بہت مشکل کام ہے بھئی۔ اس لئے یہ سوال نہایت کٹھن ہے۔

مہینے میں کتنے جوڑے کپڑے خریدتی ہیں ؟

میرا نام شائستہ ضیاء ہے جی۔ آپ کو کہیں شائستہ زید کا گماں تو نہیں ہو گیا نا ???

اپنی چيزيں خود ہی منتخب کرتی ہیں؟ یا دوسروں کی لائی ہوئی بھی پسند آجاتی ہیں؟

ففٹی ففٹی

اور اگر دوسرے سے منگوائی ہوئي چيز پسند نہ آۓ تو کیا کرتی ہیں؟منہ بناتی ہیں یا اس کا دل رکھتی ہٰں تعریف کر کے؟

بتا دیتی ہوں کہ نہیں آئی پسند

کام کرتے ہوۓ۔ ۔ ساتھ ساتھ گنگناتی ہیں یا خاموشی سےکرتی ہیں ؟۔

کوئی پروگرام دیکھتی ہوں

کوئی ایسی جگہ جہاں جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہوں؟

شاید ایسی کوئی جگہ نہیں

کھانا/میٹھا پکاتے ھوئے نمک/چینی اندازے سے ڈالتی ھیں یا چمچ کا استعمال کرتی ھیں؟

چمچ کا استعمال ہی اندازے سے کرتی ہوں ;d

پیاز، ٹماٹر یعنی سبزیاں کاٹنے کے لئے چاپنگ بورڈ استعمال کرتی ھیں یا ھاتھ میں پکڑ کر ھی کاٹ لیتی ھیں؟

بورڈ

آٹا بیٹھ کر گوندھتی ھیں یا کھڑی ھو کر ؟

کھڑے ہو کر

فرائز پلین اچھے لگتے ھیں یا سالٹ اور وینیگر والے ؟

سالٹڈ

اگر پودینے والی چٹنی بنانی ھو تو اس میں ھری مرچیں اندازے سے ڈالتی ھیں یا گن کر ؟
فورم پہ کہیں چٹنی بنوانے کا مقابلہ تو نہیں منعقد کروا رہیں لبنی آپی؟؟؟

یہ بتاؤ کہ سکائی ڈائیوینگ،سرفنگ ،ھاٹ ائیر بیلون ، ماونٹین کلائمبنگ جیسے ایڈونچرز کس حد تک پسند ھیں اور --صرف دیکھنے کی حد تک یا حصہ لینے کا بھی شوق ھے

مجھے بالکل شوق نہیں بلکہ یوں کہیں بہت ڈر لگتا ہے۔ میاں جب بھی کرتے ہیں زبردستی ساتھ لے جاتے ہیں وہاں بیٹھ کو بس آیات پڑھتی رہتی ہوں کہ یا اللہ خیر کرنا:(

ایک ھفتے تک اگر سپیس سٹیشن پر رھنے کی آفر ملے تو تمھارا جواب کیا ھوگا

ہاں ضرور جاؤں گی۔

یو -ایف -او پر یقین ھے--اگر ھے تو کیوں --نھیں ھے تو کیوں

کچھ حد تک یقین ہے

تمھارے لائف ٹائم میں ٹائم مشین ایجاد ھو جاے تو مستقبل میں جانا پسند کروگی یا ماضی کے کسی ایسے زمانے میں جو تم نے کتابوں میں پڑھ رکھاھو

قدیم زمانے میں جانا چاہوں گی

اگر تمھیں آب حیات کاپتا مل جاے تو کیا ردعمل ھو گا--

اپنے پیارے عزیزوں کو پلا دوں گی

آپ کے خیال میں خواتین کے قد کی لمبائی کس حد تک مناسب ہے؟

کبھی سوچا نہیں اس بارے میں

بہت انہماک اور مشغولی کی کوئی نشانی ؟

ٹائم کا اندازہ نہیں رہتا

بچپن کی کوئی نظم سنائیں؟

یہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ میں کتنی پرانی ہوں ;)

کبھی چڑیا گھر گئی ہیں؟

جانوروں سے عشق ہے تو کیا چڑیا کے گھر بھی نہ جاؤں؟

کس جانور پرندے کو قریب سے دیکھنے کا شوق ہے؟

یہ پوچھیں کس جانور پرندے کو قریب سے دیکھنے کا شوق نہیں ہے؟

کسی سے دیر بعد ملاقات ہوتو۔ پہلے جیسے تاثرات کے ساتھ ملتی ہیں یا کچھ جھجک آجاتی ہے ؟
ڈیپینڈ کرتا ہے وہ کسی ہے کون؟

لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے ؟
ان میں کیا وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے مجھے قرض دیا ہوا ہے؟

نیند اور بھوک اور پیاس میں سے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ کیا ؟

پیاس اور بھوک ہوگی تو نیند آئے گی کیا؟

کتنی محب وطن ہیں؟

جذبوں کو ناپنے کا کوئی پیمانہ ہوگا تو پھر بتاؤں گی

دیارغیر میں جشن آزادی مناتی ہیں تو کس طرح؟

اب تو بہت ہی دل دکھتا ہے سچی

پانی، بجلی، گیس. . ۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسیں گی؟

جس چیز کی اس وقت اشد ضرورت ہوگی۔

بیماری میں ایک جگہ لیٹی رہتی ہیں۔ ۔ یاعام دنوں سے زیادہ گھومتی پھرتی ہیں؟

لیٹی رہتی ہوں۔

ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتی ہیں۔

کافی سائٹس ہیں۔

اپنی تین اچھائیاں اور تین برائیاں بتائیں-
ہو سکتا ہے جو میری نظر میں اچھائی ہو وہ آپکی نظر میں برائی تو پھر؟؟؟؟؟

Lubna Ali
22-10-2012, 05:28 PM
کوئی ایک ہاتھ سے بھی گوندھتا ہے:eek:
میں تو ہمیشہ ایک ہاتھ سے گوندھتی ہوں۔۔ایک ہاتھ سے برتن کو پکڑا دوسرے ہاتھ سے آٹے کی پٹائی۔۔۔

و سکتا ہے جو میری نظر میں اچھائی ہو وہ آپکی نظر میں برائی تو پھر؟؟؟اتنے گول مول جواب نہیں سیدھے لائن مار کر جواب دو۔۔۔ ہاں جی۔۔

ہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ میں کتنی پرانی ہوں ;) نہیں جی۔ میں بالکل اپنے پرانی سہیلیوں کی تلاش میں نہیں ہوں۔۔۔ بس یہی دیکھنا ہے کہ یاداشت کتنی تیز ہے۔۔

فورم پہ کہیں چٹنی بنوانے کا مقابلہ تو نہیں منعقد کروا رہیں لبنی آپی؟؟ھا ھا ھا۔۔۔۔ یہ ہما تنویر کا ہا ہا ہا ہوا کرتا ہے۔۔۔ یہ سارے ٹماٹر سبزیوں کی کٹائی والے سوالات ان کے ہی ہوتے تھے ۔۔ جو میں نے یہاں پیسٹ کیئے ہیں بس۔۔

Lubna Ali
22-10-2012, 05:31 PM
ف کبھی نہیں۔ میرے کھلونے ابھی تک امی نے پاکستان میں سنبھال کر رکھے ہیں۔ خاندان کے بچے بس شو کیس میں انہیں پڑا ہی دیکھ سکتے ہیں چھو نہیں سکتے۔ انہیں یقینا محسوس ہوتا ہوگا کہ میوزیم آئے ہیں ہاہاہا۔ کیا کروں بچوں میں کچھ تخریب کار عناصر بھی توچھپے ہوتے ہیں نا۔

آج ہی اپنی بیٹی کو اسی وجہ سے ایک لمبا لیکچر میں نے سنایا تھا شاید ایک ڈوز یہاں بھی پوسٹ کرنی پڑے گی۔۔

Kazmi
22-10-2012, 06:13 PM
اب ذرا کچھ اندر کی باتیں ۔ ۔ ۔

کون ہے جس سے لڑائی کرنے کو دل بے قرار رہتا ہے ؟ ( چاچو کے علاوہ) ۔ ۔ ۔

کسی چھوٹے کو ڈانٹنا ہو تو کیا کہتی ہیں ؟

ایسی کوئی یادگار ڈانٹ جو آپ کو ابھی تک یاد ہو ؟

کسی سے کُٹی ہو جائے تو وہ کیسے منائے تو آپ مان جاتی ہیں ؟

امی سے زیادہ پیار ملا یا ابو سے ؟

بہن کی خواہش رہی یا بھائی کی ؟

میاں سے ناراض ہوتی ہیں ؟
کیوں ؟

نوٹ: سچ کے سوا کچھ کہنا منع ہے، رائٹ !۔

۔

IN Khan
22-10-2012, 06:17 PM
میں تو ہمیشہ ایک ہاتھ سے گوندھتی ہوں۔۔ایک ہاتھ سے برتن کو پکڑا دوسرے ہاتھ سے آٹے کی پٹائی۔۔۔

واہ جی واہ

سس پھر تو آپ تالی بھی ایک ہاتھ سے بجا لیتی ہوں گی۔۔
اور روٹی بھی ایک ہاتھ سے ڈال دیتی ہوں گی توے پر:)

Shaista Zia
22-10-2012, 06:19 PM
بیماری میں دوائیں آرام سے کھا لیتی ہیں یا نخرے کرتی ہیں؟۔

بہت بری لگتی ہیں دوائیاں۔ آخری حد تک کوشش ہوتی ہے کہ ایسے ہی ٹھیک ہو جاؤں کسی طرح

ہائے ہائے کرتی ہیں۔ یا معصوم بن کر لیٹی رہتی ہیں یا امی کو یاد کر کے روتی ہیں؟

امی جیییییییییییی کہاں ہیں آپ؟؟؟

کسی خزانے کا نقشہ مل جاۓ یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آۓ تو کیا کریں گی؟

اپنی قسمت پر رشک

اگر بالمشافہ ملاقات کا موقعہ ملے تو فورم کے کس ممبر سے ملنا چاہیں گی ؟

نام نہیں بتانا۔ جسے بہت شوق ہو مجھے پی ایم کر کے پوچھ لے :cool:

آج کل لڑکوں میں لڑکیوں کی نقالی ۔۔ ۔ اور لڑکیوں میں لڑکوں کے انداز ۔ ۔ اسٹائل وغیرہ اپنانا۔ ۔ فیشن کے نام پر عام ہے۔ ۔
ایسے کون کون سے فیشن آپ کو سخت ناپسند ہیں؟

ایسا حلیہ اور اندازِ گفتگو جس سے یہ اندازہ نہ ہو سکے کہ سر کہہ کر بلاؤں یا میڈم

مردوں کی کون سی عادات اچھی نہیں لگتیں؟

زن مریدی

رکشہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتی ہیں ؟

جی ہاں

فورم کے کس ممبر سے لڑنے کا دل چاہتا ہے ؟

کس قسم کی لڑائی؟؟؟ پہلے یہ وضاحت درکار ہے؟

فورم کی ایڈمنسٹریٹر بنا دیا جاۓ تو کس ممبر کو سب سے پہلے نکال باہر کریں گی؟ میرے علاوہ
کیا کرتی ہیں؟ کیوں ایڈمن سے مجھے نکال باہر کروانے کا ارادہ ہے؟؟؟

کیا آپ کو ٹام بوائے بھی کہا جاتا تھا۔ بچپن کی اکٹیویٹیز کی وجہ سے؟

نہیں۔ خالصتا لڑکیوں والی ہی خصوصیات ہی پائی ہیں۔

اپنی کون سی عادت جو آپکو اپنے بچوں میں نطر آتی ہیں اور آپ سوچتی ہیں یہ کیسے میری طرح ہوگئے یا آپ تبدیل کرنا چاہیں ؟

بچے ??? کہاں ہیں ???

شام کا وقت کو گھر مین اکیلی ہوں کچھ کھانے کا دل چاہے لیکن ریڈی میڈ کچھ نا ہو تو سب سے پہلے کیا بنا کر کھانے کا خیال آتا ہے؟

آلو کے چپس (بیسن والے)۔

روٹی روز بناتی ہیں ؟ کیونکہ بنانا پسند نہیں ہے اس وجہ سے پوچھ رہی ہوں؟

جی روز بناتی ہوں الحمدللہ۔

پانی پی کر گلاس اسی وقت دھو لیتی ہیں یا بعد کے لئے رکھ دیتی ہیں ؟

ایک گلاس کو دن میں ایک ہی بار دھوتی ہوں اگر سادہ پانی پیا ہو تو۔ اگلی بار پیننے سے پہلے کھنگال لیتی ہوں۔

اگر ایک بوتل اور ایک گلاس ساتھ رکھا ہوا ہو تو کیا کریں گی اگر آپ کو بہت شدید پیاس لگے غٹاغٹ ڈائریکٹ بوتل سے پی لیں گی یا اچھے بچوں کی طرح پہلے گلاس میں بھر کر بیٹھ کر بسم اللہ پڑھ کر پیتی ہیں ؟

بوتل سے پینا سخت ناپسند ہے۔ جو سامنے پیئے اس پر بھی غصہ آتا ہے۔

کبھی گھر مین کسی کی چیزیں چھپ کر استعمال کی ہیں اور کون کون سیء چیزیں چھپ کر استعما کرتی تھی؟

جو لوگ تجربہ کار ہیں پلیز بتا دیں میاں کی کونسی چیزیں چھپ کر استعمال کی جا سکتی ہیں ;d۔ بھئی گھر میں ہم دو لوگ ہی تو ہوتے ہیں۔ پہلے امی ابو کے ساتھ تھی تو بھی ایسی نوبت نہیں آئی تھی۔

آپکا وارڈروب کیسا ہوتا ہے ؟
بہت آرگنائزڈ
بس نارمل سا
کا ایک جنگ سا سماں پیش کر رہا ہوتا ہے؟

آرگنائزڈ

لانڈری کرنے کے بعد سب سے بورنگ کام کیا لگتا ہے ٫کپڑے تہہ کرکے وارڈروب میں رکھنا یا انکو استری کرنا؟

تہہ کرکے وارڈروب میں رکھنا۔

ٹھنڈا پانی ہے یا کولا؟

کہاں؟ فرج میں؟ جی ہاں پڑا ہے۔ چاہیئے کیا؟

جوس پسند ہے یا فروٹ کھانا پریفر کرتی ہیں ؟

جوس

ایسی کونسی بہت ہلیدی چیز ہے جو چاہنے کے باوجود آپ کھا نہیں پاتی ؟

فروٹ۔ دودھ وغیرہ نہیں کھا پی سکتی چاہنے کے باوجود۔

اپنی بیماری کے بارے میں کس کو سب سے پہلے بتاتی ہیں یا کسی کو نہیں بتاتی ؟

نہیں بتاتی ورنہ ڈاکٹر اور دوائی کے متھے لگنا پڑ جاتا ہے۔

کسی کو ڈانٹنے کا سب سے کامن جملہ کیا ہوتا ہے؟

پاگل تو نہیں ہو گئی یا گئے۔

انگریزی مین ڈانٹتی ہیں یا اردو میں ؟

جس زبان میں یہ اوپر ڈانٹنے والا جملہ لکھا ہے نا تو بس اسی زبان میں۔

اپنے کپڑوں کی میچنگ کا کتنا خیال رکھتی ہیں یا بس جو مل گیا پہن لیتی ہیں کچھ اسپیشیل نہیں کرتیں؟

جو مل گیا سو مل گیا

فاسٹ فوڈ کھاتی ہیں؟ اگر ہاں تو ویک میں کتنی بار؟

جب بھی گھر میں کھانا بنانے کو دل نا کرے۔ یہ سانحہ ہفتے میں ایک دو بار ہی ہوتا ہے۔

جب پرانی باتیں یاد آتی ہین بچپن کی حوشگوار یادیں ؟ یا ایسا وقت جس میں آپ بہت تکلیفوں یا مشکلات میں رہی ہوں تو تاثرات کیسے ہوتے ہیں ؟

تاثرات مختلف ہوتے ہیں۔

آپکو جگانا آسان کام ہے یا مشکل؟

آسانی سے جاگ جاتی ہوں

ون اردو میں کسی بہت گرما گرم موضوع پر بحث ہو رہی ہوں اور آپکو کوئی ڈسٹرب کرے تو کیسا لگتا ہے کیا اسکو کاٹ کھانے کو دوڑتی ہیں یا اسکی بات آرام سے سن لیتی ہیں؟

سن لیتی ہوں آرام سے بات۔

ٹائپنگ دیکھ کر کرتی ہیں یا بغیر دیکھے ؟ یا یہاں آنے سے پہلے ہی ماہر تھیں ٹائپ کرنے میں؟

اردو والی تو دیکھ کر ہی کرنی پڑٹی ہے۔ زیادہ ماہر ہوتی تو یہ انٹرویو ایک مہینہ پہلے ہی ختم ہو چکا ہوتا ;)

اپنے پوسٹ کئے ہوئے پوسٹ کو اگلے دن دوبارہ پڑھتی ہیں کہ کیا لکھا تھا ؟

جب نئی نئی آئی تھی تو اپنی پوسٹس کو بار بار چیک کیا کرتی تھی کہ کتنے لائکس آئے ہاہاہاہا۔ اب یاد نہیں رہتا کہ کہاں کہاں حصہ لیا۔

یہاں لطیفے پڑھ کر قہقے لگاتی ہیں یا مسکراتی ہیں یا لطیفے پڑھنے جاتی ہی نہیں ؟

لطیفے بہتتتتت پسند ہیں۔ لطیفے پوسٹ کرنا بھی بہت پسند ہے۔

اب تک کتنے لطیفے پوسٹ کئے آپ نے؟

یہ تو نہیں یاد ٹھیک طرح

آج کل ون اردو میں پوسٹ کئے ہوئِے ناول پڑھنے کا وقت ملتا ہے یا نہیں یا پہلے کی طرح ریگولر پڑھتی ہیں؟

میں تو ابھی ابھی آئی ہوں جی۔ بچی ہوں چھوٹی۔ ابھی بہت وقت چاہیئے لائبریری کو ایکسپلور کرنے میں۔

کبھی دل چاہا آپ بھی کوئی ناول پوسٹ کریں؟

پاکستان میں تو میرے پاس بہتتتتتتت سی بکس تھیں۔ لیکن میں کچھ بھی ساتھ نہیں لائی۔ اگرلاتی تو یہاں پوسٹ کرکے بہت اچھا لگتا مگر افسوس یہاں میرے پاس اردو بکس کی کوئی کولیکشن نہیں ہے۔

بسکٹ چائے میں ڈبو کر کھاتی ہیں ؟

چائے اور بسکٹ پسند نہیں۔

ایسی کونسی چیز جو آپ کو اپنے آپ میں بہت فنی لگتی ہے یا ایسا لگتا ہے میری یہ عادت سب سے جدا ہے؟

مجھے لگتا ہے مجھے جانوروں سے بہت ہی زیادہ لگاؤ ہے۔ شاید کچھ لوگوں کو یہ پسند نہ ہو اور وہ دل ہی دل میں میرا مذاق بھی اڑاتے ہوں۔

کمپیوٹر میں کوئی گڑ بڑ ہوجائے تو کس حد تک اسکو ٹھیک کرنا آتا ہے؟

جتنی سمجھ ہو

کونسا ایسا فاسٹ فوڈ ہے جو آپ کو لگتا ہے گھر میں آپ زیادہ اچھا بنا لیتی ہیں؟

فاست فوڈ میں سے ہی ہو یا کوئی بھی کھانا؟

پیزا برگر چکن بروسٹ ان میں سے کون سی چیزیں گھر میں بنا لیتی ہیں یا باہر سے کھانا زیادہ پریفر کرتی ہیں ؟

کبھی گھر پہ اور کبھی پاہر

اگر باہر سے کھانا آڈر کروانا ہو تو سب سے زیادہ کیا آڈر کرواتی ہیں؟

پاکستان میں کافی سارے آپشنز تھے لیکن یہاں کچھ بھی حلال اور اچھا مل جائے۔

اگر ون ڈش ہو تو کونسی ڈش آپ سب سے زیادہ بناتی ہیں اور کیا بنانا زیادہ آسان لگتا ہے؟

بریانی

پارٹیز کو انجوائے کرتی ہیں یا بھگتاتی ہے تعلقات صصحیح رہیں اسی وجہ سے مجبوری میں جاتی ہیں؟

کسی بہت قریبی دوست کی پارٹی ہو تو ہی اچھا لگتا ہے جانا۔

میٹھا ریگولر بناتی ہیں ؟ ریڈی میڈ میٹھے سے ہی کام چلاتی ہیں ؟

میٹھا پسند نہیں تو بنانا بھی نہیں آتا۔

کتنے عرصے سے پاکستان نہین گئیں؟

دسمبر میں گئی تھی اور جنوری میں واپس آ گئی تھی۔

اگر پاکستان جائین تو کس کے ہاں رہنا اچھا لگتا ہے؟

امی کے گھر کے علاوہ نانا اور دادا کے گھر

پاکستان جاکر کپڑوں کے علاوہ کیا لیتی ہیں؟

جب سے یہاں آئی ہوں ایک ہی بار گئی تھی پاکستان تو تب بہتتتتتت کچھ دیا تھا سبھی خاندان والوں نے۔ کچھ لے آئی تھی اور کچھ چھوڑ آئی تھی۔ اب گئی تو ہی پتا چلے گا۔

وہاں جاکر کیا پہلے کی طرح دوبارہ ریڑھی اور خوانچہ فرشوں کے کھانے کھاتی ہیں ؟

جی ہاں بہتتتتت شوق سے

پاکستان جاکر کیا کسی کو صفائی کے بارے مین لیکچر دیتی ہیں؟

نہیں

جب پاکستان جاتی ہں اور لائیٹ چلی جائے تو کیسا لگتا ہے؟

اسی ماحول سے میں بھی آئی ہوں یہاں اس لئے ویسا ہی لگتا ہے جیسا باقی سب کو لگتا ہے

اماں کی ڈانٹ اب بھی سنتی ہیں یا یہ کہ اماں کم ڈاٹنے والوں میں سے ہیں؟

میری امی کو میں نے آج تک کبھی کسی کو ڈانٹتے نہیں سنا۔ میری امی بہت معصوم ہیں۔ یا شاید ہر ماں ہی ایسی ہوتی ہوگی۔

گولڈ پسند ہے یا وائیٹ گولڈ؟

دونوں نہیں۔ اگر ایک کو چننا ہو تا شاید وائٹ چنوں گی۔

شادی کی تقریبات مین جانا اچھا لگتا ہے اور شادی کے کھانوں میں کونسی ڈش آپکو پسند ہے؟

قریبی رشتے داروں میں ہو شادی تو اچھا لگتا ہے جانا۔ کوئی مخصوص کھانا نہیں جو بہت پسند ہو۔

Shaista Zia
22-10-2012, 06:22 PM
ارے ابھی تک انٹرویو ہی ختم نہیں ہوا بڑی چست لکڑی ہو جی۔۔۔

یہ طعنہ پہلے دے دیتیں تو پہلے ختم ہو جاتا انٹرویو۔ ;d

ارے یہ کیا؟؟؟؟؟

یہ تو ختم ہو گیا انٹرویو :o

مجھے پوائنٹس چاہیئں۔ مجھے نہیں پتا بس ~

Shaista Zia
22-10-2012, 06:24 PM
واہ جی واہ

سس پھر تو آپ تالی بھی ایک ہاتھ سے بجا لیتی ہوں گی۔۔
اور روٹی بھی ایک ہاتھ سے ڈال دیتی ہوں گی توے پر:)

یہ آتے کی پٹائی ہی کرتی ہیں یا ؟؟؟؟ شک کی نظر سے دکھنے والی اسمائیلی ;d

کیوں بھیا آپ کو کیا لگتا ہے؟؟؟

Shaista Zia
22-10-2012, 06:26 PM
اب ذرا کچھ اندر کی باتیں ۔ ۔ ۔

کون ہے جس سے لڑائی کرنے کو دل بے قرار رہتا ہے ؟ ( چاچو کے علاوہ) ۔ ۔ ۔

کسی چھوٹے کو ڈانٹنا ہو تو کیا کہتی ہیں ؟

ایسی کوئی یادگار ڈانٹ جو آپ کو ابھی تک یاد ہو ؟

کسی سے کُٹی ہو جائے تو وہ کیسے منائے تو آپ مان جاتی ہیں ؟

امی سے زیادہ پیار ملا یا ابو سے ؟

بہن کی خواہش رہی یا بھائی کی ؟

میاں سے ناراض ہوتی ہیں ؟
کیوں ؟

نوٹ: سچ کے سوا کچھ کہنا منع ہے، رائٹ !۔

۔

چاچو جی ابھی تو ایک ہی سفر تمام ہوا تھا آپ نے اگلے سنگ میل بھی تھما دئیے :(

IN Khan
22-10-2012, 06:27 PM
یہ آتے کی پٹائی ہی کرتی ہیں یا ؟؟؟؟ شک کی نظر سے دکھنے والی اسمائیلی ;d

کیوں بھیا آپ کو کیا لگتا ہے؟؟؟

لگا تو مجھے بھی آپ جیسا ہی تھا چھوٹی بہنا۔۔
مطلب پہلی نظر میں۔۔:)

باقی لبنیٰ سس ہی کلیئر کریں گی کہ ایک ہاتھ سے پکڑ کر ایک ہاتھ سے پٹائی ٹھیک سے ہو جاتی ہے یا ۔۔۔;)

IN Khan
22-10-2012, 06:30 PM
سفڑ ہے شڑط، مسافڑ نواز بہتیڑے
ہزاڑہا شجڑ سایہ داڑ ڑاہ میں ہیں

IN Khan
22-10-2012, 06:33 PM
ت
روٹی ہاتھ سے بنا لیتی ہیں یا بیلن زندہ باد؟

بیلن ۔۔۔ جو نام ہے اعتماد کا

ماشاء اللہ ۔۔ کیا اعتماد پایا ہے۔۔:)

ویسے بہت ہی اچھا ہتھیار ہے بہنا جی

اس سے تو روٹی کے علاوہ کچومر بھی بن سکتا ہے۔۔
اگر کوئی اعتماد کو ٹھیس پہنچائے تو۔۔۔;d

Shaista Zia
22-10-2012, 06:34 PM
سفڑ ہے شڑط، مسافڑ نواز بہتیڑے
ہزاڑہا شجڑ سایہ داڑ ڑاہ میں ہیں

یاڑ بھیا وہ شجڑ وجڑ ہیں کہاں ???

Shaista Zia
22-10-2012, 06:35 PM
ماشاء اللہ ۔۔ کیا اعتماد پایا ہے۔۔:)

ویسے بہت ہی اچھا ہتھیار ہے بہنا جی

اس سے تو روٹی کے علاوہ کچومر بھی بن سکتا ہے۔۔
اگر کوئی اعتماد کو ٹھیس پہنچائے تو۔۔۔;d

بھیا جی :eek:
آپ کو شک سے دیکھنےوالی اسمائیلی بھی سر اٹھا رہی ہے ;)

IN Khan
22-10-2012, 06:38 PM
یاڑ بھیا وہ شجڑ وجڑ ہیں کہاں ???

ذڑا جلدی سے جا کڑ اپنے پوائنٹس تو چیک کڑو جی۔۔
شجڑ وجڑ کا پتہ بھی چل جائے گا۔۔;)

Shaista Zia
22-10-2012, 06:41 PM
ذڑا جلدی سے جا کڑ اپنے پوائنٹس تو چیک کڑو جی۔۔
شجڑ وجڑ کا پتہ بھی چل جائے گا۔۔;)

اڑے واہ واہ بھیا۔ آپ تو سچی میں شجڑ نکلے وہ بھی سایہ داڑ۔
جیتے رہیئے خوش ڑہیئے۔

IN Khan
22-10-2012, 06:41 PM
بھیا جی :eek:
آپ کو شک سے دیکھنےوالی اسمائیلی بھی سر اٹھا رہی ہے ;)

فورآ اس سمائیلی کا سر کچل ڈالو بہنا جی۔

نہیں تو یہ شک کا ناگ ایسا ڈستا ہے کہ بندہ پانی بھی نہیں مانگتا۔۔ ہیں جی۔۔ ہاں جی;):)

Shaista Zia
22-10-2012, 06:43 PM
فورآ اس سمائیلی کا سر کچل ڈالو بہنا جی۔

نہیں تو یہ شک کا ناگ ایسا ڈستا ہے کہ بندہ پانی بھی نہیں مانگتا۔۔ ہیں جی۔۔ ہاں جی;):)

بھیا وہ تو اتنی سی دیر میں تفتیش پہ روانہ بھی ہوگئی :(

IN Khan
22-10-2012, 06:46 PM
بھیا وہ تو اتنی سی دیر میں تفتیش پہ روانہ بھی ہوگئی :(

چلو اچھا ہے پھرتی رہے گی سر ٹکراتی۔۔:)

جان چُھٹی سو لاکھوں پائے۔۔
لوٹ کے وہ سمائیلی گھر نہ آئے

Shaista Zia
22-10-2012, 06:48 PM
چلو اچھا ہے پھرتی رہے گی سر ٹکراتی۔۔:)

جان چُھٹی سو لاکھوں پائے۔۔
لوٹ کے وہ سمائیلی گھر نہ آئے

میری اسمائیلی کو انڈراسٹیمیٹ مت کریں۔ کیا پتا ٹریننگ لے کر نکلی ہو؟

IN Khan
22-10-2012, 06:51 PM
میری اسمائیلی کو انڈراسٹیمیٹ مت کریں۔ کیا پتا ٹریننگ لے کر نکلی ہو؟

اوہو۔۔ یعنی کہ ہماری بہنا سمائیلیوں کو شک کی ٹریننگ دینے میں بھی ماہر ہیں۔;d۔

چلو اسی بات پر ایک انٹرویوانہ سوال ہو جائے۔۔

ہمارے بھائی صاحب ان شکی سمائیلیوں سے کتنا چڑتے ہیں۔۔؟؟؟;d

Shaista Zia
22-10-2012, 06:55 PM
اوہو۔۔ یعنی کہ ہماری بہنا سمائیلیوں کو شک کی ٹریننگ دینے میں بھی ماہر ہیں۔;d۔

چلو اسی بات پر ایک انٹرویوانہ سوال ہو جائے۔۔

ہمارے بھائی صاحب ان شکی سمائیلیوں سے کتنا چڑتے ہیں۔۔؟؟؟;d

بدلہ لے رہے ہیں :(
چھوٹی بہنوں سے بھی کوئی بدلہ لیتا ہے ::)

IN Khan
22-10-2012, 07:02 PM
بدلہ لے رہے ہیں :(
چھوٹی بہنوں سے بھی کوئی بدلہ لیتا ہے ::)

اوہ۔ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ میری ننھی سی گڑیا۔۔
سوری سوری۔۔ لو اسی بات پر بہنا جی کی پاکٹ میں اور بہت سے پوائنٹس۔۔:)

اب خوش۔۔ بھئی بہنوں کا ایسا سبز منہ تو میں دیکھ ہی نہیں سکتا۔۔ جان نکل جاتی ہے۔۔ جی چاہتا ہے ان کی ساری اداسی لے لوں اور خوشیاں ہی خوشیاں ان کی جھولی میں ڈال دوں:)

Shaista Zia
22-10-2012, 07:10 PM

آپ جیسے بھائیوں کے ہوتے ہوئے بہنیں بھلا سبز منہ رکھ بھی کیسے سکتی ہیں بھیا جی۔
جگ جگ جیئیں جی۔
جا پراوا دل خوش کیتا ای :)

Shaista Zia
23-10-2012, 06:56 AM
چلیں چاچو جی یہ رہے آپ کے سوالات کے جوابات۔ کیا یاد کریں گے کہ کس سخیہ سے پالا پڑا ہے

(اوپر سے منہ بنا کے اندر اندر سے خوش ہونے والی اسمائیلی کہ دیتی رہو انٹرویو اس کے بعد بھلا اتنی اہمیت جانے کب ملے فورم پہ ;d)

اب ذرا کچھ اندر کی باتیں ۔ ۔ ۔

کون ہے جس سے لڑائی کرنے کو دل بے قرار رہتا ہے ؟ ( چاچو کے علاوہ) ۔ ۔ ۔

چاچو جی میں کوئی لڑاکی دکھتی ہوں آپ کو؟ سب سے پہلے آپ کو یہ لڑائی والا سوال ہی یاد کیوں آیا ???۔
ویسے اُسامہ بھائی اگر تشریف لے آئیں فورم پہ تو ان کے ساتھ نوک جھونک میں مزا آتا ہے۔ سیریس تو میں کسی سے نہیں لڑتی (اچھی بچی ہوں نا8)۔

کسی چھوٹے کو ڈانٹنا ہو تو کیا کہتی ہیں ؟

چاچو جی ڈانٹ تو وہی نے نا جو فی البدیہہ ہو ورنہ ڈانٹ تھوڑی رہے گی۔ پلاننڈ بستی (بے عزتی) ہو جائے گی۔

ایسی کوئی یادگار ڈانٹ جو آپ کو ابھی تک یاد ہو ؟

ایسے تو بہت سے مواقع آئے جب سب کزنز نے مل جل کر تخریب کاری کی اور بڑوں کی ڈانٹ سننی پڑی۔ یہاں لکھ دیا تو سب اس تھریڈ پہ آئیں گے ہی نہیں (اتنا لمبا جو ہو جائے گا)۔

کسی سے کُٹی ہو جائے تو وہ کیسے منائے تو آپ مان جاتی ہیں ؟

مجھے وہ غلط فہمی یا صحیح فہمی یا کوئی بھی فہمی ہو جائے اسکو کلئیر کر دیا جائے تو۔

امی سے زیادہ پیار ملا یا ابو سے ؟

دونوں کا دعوی ہے کہ مجھے زیادہ پیار ہے۔ اسی بات پہ دونوں کو بلیک میل کرتی رہتی ہوں ;)

بہن کی خواہش رہی یا بھائی کی ؟

بھائی کی :(

میاں سے ناراض ہوتی ہیں ؟
کیوں ؟

یہ کیا لکھا ہے دکھائی نہیں دے رہا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

نوٹ: سچ کے سوا کچھ کہنا منع ہے، رائٹ !۔

نوٹ: شرط تھی کہ سچ کے سوا کچھ بھی کہنا منع ہے یہ شرط ہرگز ہرگز نہیں تھی کہ کچھ چھپایا بھی نہیں جا سکتا ہاہاہاہا)۔

Arain
23-10-2012, 09:01 AM
تجربہ تو نہیں بول رہا نا بھیا ::)

~ تجربہ کی نوبت نہیں آئی ابھی بہنا ۔ فلحال آپ مشاہدہ بول رہا ہے کہہ سکتی ہیں آپ:cool:۔

Kainat
23-10-2012, 01:01 PM
واہ جی واہ ۔۔۔ شائستہ جی ۔۔۔۔ بہت خوب،،
ون اردو کا یادگار انٹرویو رہا یہ ۔۔۔۔۔
میری طرف سے بھی کچھ اشرفیاں آپ کے لیے۔۔۔۔۔

:)

MuhammadRaza
23-10-2012, 01:14 PM
یو -ایف -او پر یقین ھے--اگر ھے تو کیوں --نھیں ھے تو کیوں
کچھ حد تک یقین ہے

???

اس سوال کو دیکھتے ہوئے۔ سی ایس ایس کے امتحان کا گمان ہو رہا ہے۔

شکر ہے ڈیفینیشنز نہیں پوچھی جا رہیں ساتھ۔

MuhammadRaza
23-10-2012, 01:18 PM
;d;d;d

واہ جی واہ

سس پھر تو آپ تالی بھی ایک ہاتھ سے بجا لیتی ہوں گی۔۔
اور روٹی بھی ایک ہاتھ سے ڈال دیتی ہوں گی توے پر:)

MuhammadRaza
23-10-2012, 01:21 PM
مردوں کی کون سی عادات اچھی نہیں لگتیں؟
زن مریدی

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا

بہت اچھے

مان گئے بھئی مان گئے۔

سب سے زیادہ مزہ اِس سوال کے جواب کا آیا ہے۔

i like it.

MuhammadRaza
23-10-2012, 01:23 PM
فورم کی ایڈمنسٹریٹر بنا دیا جاۓ تو کس ممبر کو سب سے پہلے نکال باہر کریں گی؟ میرے علاوہ
کیا کرتی ہیں؟ کیوں ایڈمن سے مجھے نکال باہر کروانے کا ارادہ ہے؟؟؟

IQ test......

Successful !!!!

MuhammadRaza
23-10-2012, 01:31 PM
ماشاء اللہ ۔۔ کیا اعتماد پایا ہے۔۔:)

ویسے بہت ہی اچھا ہتھیار ہے بہنا جی

اس سے تو روٹی کے علاوہ کچومر بھی بن سکتا ہے۔۔
اگر کوئی اعتماد کو ٹھیس پہنچائے تو۔۔۔;d

;d;d;d

MuhammadRaza
23-10-2012, 01:41 PM
بہت اچھا انٹرویو رہا۔

بہت مزہ آیا پڑھ کے۔

اور ون اُردو کا پہلا انٹرویو ہے جو میں نے پورا پڑھا ہے عینک لگا کے۔

Shaista Zia
24-10-2012, 08:11 AM
~ تجربہ کی نوبت نہیں آئی ابھی بہنا ۔ فلحال آپ مشاہدہ بول رہا ہے کہہ سکتی ہیں آپ:cool:۔

چلیں اللہ کرے جلدی اس تجربے کی نوبت آ جائے اور دعا ہے کہ یہ تجربہ خوش گوار بھی ہو آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)

Shaista Zia
24-10-2012, 08:13 AM
واہ جی واہ ۔۔۔ شائستہ جی ۔۔۔۔ بہت خوب،،
ون اردو کا یادگار انٹرویو رہا یہ ۔۔۔۔۔
میری طرف سے بھی کچھ اشرفیاں آپ کے لیے۔۔۔۔۔

:)

بہت بہت شکریہ بہنا۔ اور اشرفیوں کے لئے جزاک اللہ :)

Shaista Zia
24-10-2012, 08:19 AM
یو -ایف -او پر یقین ھے--اگر ھے تو کیوں --نھیں ھے تو کیوں
کچھ حد تک یقین ہے

???

اس سوال کو دیکھتے ہوئے۔ سی ایس ایس کے امتحان کا گمان ہو رہا ہے۔

شکر ہے ڈیفینیشنز نہیں پوچھی جا رہیں ساتھ۔

ارے بھیا جی سی ایس ایس تو کیا پتا نہیں کونسے اے بی سی ڈی ایف امتحانات کی یاد دلا دی اس انٹرویو نے ;d

مردوں کی کون سی عادات اچھی نہیں لگتیں؟
زن مریدی

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا

بہت اچھے

مان گئے بھئی مان گئے۔

سب سے زیادہ مزہ اِس سوال کے جواب کا آیا ہے۔

i like it.

وہ کیوں جی ???
کہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

بہت اچھا انٹرویو رہا۔

بہت مزہ آیا پڑھ کے۔

اور ون اُردو کا پہلا انٹرویو ہے جو میں نے پورا پڑھا ہے عینک لگا کے۔

بہت شکریہ رضا بھائی۔ بس یہ تو آپ کا حسنِ عینک ہے کہ آپ کو انٹرویو پڑھ کے مزا آیا :cool: ۔

لبنی آپی نے آپکا یہ کمنٹ پڑھ لیا تو جانے اور کتنے سوال داغ دیں ~

Rohaan
24-10-2012, 12:08 PM
بہت اچھا انٹرویو دیا شائستہ بہن

سمر
24-10-2012, 12:22 PM
رات کو سونے سے پہلے کون سی دعا پڑھتی ہیں؟

Arain
24-10-2012, 01:27 PM
فرض کریں آپ رات کو سوئیں اور صبح جاگیں تو پتا چلے آپ کو صدرِ پاکستان بنا دیا گیا ہے پہلا ریکشن کیا ہوگا آپ کا ؟

اگر کسی پر دل بھر کے غصہ آ رہا ہوں تو اُس کا اظہار کیسے کریں گی؟

آپ کا نام کس نے رکھا تھا اور کیا سوچ کر رکھا تھا؟

کسی کو آٹو گراف دینا ہو تو کیا جملہ لکھیں گی ؟

ماظق بھائی کے سگنیچر کے اس شعر کے حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے ؟

دل دریا اور سمندر سے گہرا
کوئی نہ دل کی جانے

اگر آپ کو کسی نے سزا دینی ہو تو آپ کی نظر میں سب سے سخت سزا آپ کے لیے کیا ہوسکتی ہے ؟

رات کو بھیانک خواب آتے ہیں ؟

کیا کبھی ایسا ہوا کہ صبح اٹھ کر شیشہ دیکھا تو آپ کی اپنی چیخ نکل گئی ہو ؟

خواب یاد رہتے ہیں کہ بھول جاتے ہیں ؟

اگر آپ کا نام رکھنا آپ کے ہاتھ میں ہوتا تو کیا رکھتی نام ؟

Arain
24-10-2012, 05:39 PM
سلائی کڑاھی آتی ہے ؟

آپ کھانا کیسا بناتی ہیں ۔ آپ کی نظر میں ، دوسروں کی نظر میں ؟

بچپن میں گڈے گڈیوں کی شادیوں کا کھیل بھی کھیلا؟ اگر ہاں تو اُن کی شادی پر آپ کو رونا بھی آیا ;)؟

اگر آپ کو قربانی کی کھال دینی ہو تو کس کو دیں گی اور کیوں ???؟

عید پر کون سے پکوان بنانے کا سوچا ہے آپ نے ؟

عیدی کا کیا کرتی ہیں ؟

اگر آپ کی دماغ کا ایکس رے کیا جائے تو کون سی سوچیں ملیں گی ؟

Arain
24-10-2012, 05:40 PM
~ بس فلحال کام پر جانے سے پہلے میرے یہ چند سوالات ۔

کام سے واپسی تک انتظار کیا جاسکتا ہے یعنی آپ کے پاس جوابات کے لیے پندرہ دن ہیں۔

Shaista Zia
25-10-2012, 08:12 AM
بہت اچھا انٹرویو دیا شائستہ بہن

بہت ہی نوازش ہے روحان بھیا۔ خوش رہیئے۔

Shaista Zia
25-10-2012, 08:14 AM
رات کو سونے سے پہلے کون سی دعا پڑھتی ہیں؟

کوئی مخصوص دعا نہیں ہے۔ کبھی درود شریف، کبھی آیت الکرسی، کبھی چاروں قل اور کبھی کوئی بھی سورہ شریف۔ بس جس دن جو پڑھنے کا دل چاہے۔ اور کبھی کبھی تو کچھ بھی نہیں پڑھتی۔
اللہ میاں پلیز ناراض مت ہویئے گا ~۔ آپ کو پتا ہے نا تھکی ہوتی ہوں تو جلدی سو جاتی ہوں :)

Shaista Zia
25-10-2012, 08:28 AM
چلیں بھیا آپ کے چنددددددددددددد سوالات میں سے کچھ کے جوابات پیش ہیں۔
ڈیڈ لائن تو ابھی دور ہے۔

فرض کریں آپ رات کو سوئیں اور صبح جاگیں تو پتا چلے آپ کو صدرِ پاکستان بنا دیا گیا ہے پہلا ریکشن کیا ہوگا آپ کا ؟

یہی سوچوں گی کہ خواب تو نہیں دیکھ رہی۔

اگر کسی پر دل بھر کے غصہ آ رہا ہوں تو اُس کا اظہار کیسے کریں گی؟

کوئی قریبی رشتہ ہو تو بتا دیتی ہوں کہ ہاں بھئی بہت غصہ آ رہا ہے خیر منا کے رکھ لو اپنی۔ کوئی غیر ہو تو کیا کیا جا سکتا ہے سوائے صبر کے :(

آپ کا نام کس نے رکھا تھا اور کیا سوچ کر رکھا تھا؟

میرے دادا نے۔ شاید انہیں لگا ہو گا کہ یہ بچی بڑی ہو کر بہت ہی شائستہ مزاج کی حامل ہونے والی ہے ;d۔

کسی کو آٹو گراف دینا ہو تو کیا جملہ لکھیں گی ؟

اف کبھی کسی نے آٹو گراف ہی نہیں لیا مجھے سے۔ پہلے کوئی اتنی اہمیت تو دے >:(

ماظق بھائی کے سگنیچر کے اس شعر کے حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے ؟

ماظق بھائی کا سگنیچر شروع میں دیکھ کے میں ایسی ہو گئی تھی :eek:۔
اب عادی ہو گئی ہوں (ماظق بھائی پلیز برا مت مانئیے گا)۔ شاید ماظق بھائی نے یہ اس لئے رکھا ہے کہ یہ اردو فورم ہے اس لئے یہاں سب کچھ اردو میں ہی پوسٹا جائے۔

دل دریا اور سمندر سے گہرا
کوئی نہ دل کی جانے

اگر آپ کو کسی نے سزا دینی ہو تو آپ کی نظر میں سب سے سخت سزا آپ کے لیے کیا ہوسکتی ہے ؟

ہر سزا سخت ہی ہوتی ہے چاہے تیس سیکنڈ ہو۔

رات کو بھیانک خواب آتے ہیں ؟

جی ہاں بہتتتت۔

کیا کبھی ایسا ہوا کہ صبح اٹھ کر شیشہ دیکھا تو آپ کی اپنی چیخ نکل گئی ہو ؟

::)

خواب یاد رہتے ہیں کہ بھول جاتے ہیں ؟

کچھ یاد رہتے ہیں کچھ بھول جاتے ہیں
ارے واہ اس پہ تو غزل لکھی جا سکتی ہے

اگر آپ کا نام رکھنا آپ کے ہاتھ میں ہوتا تو کیا رکھتی نام ؟

بچپن میں تو بڑے نام سوچتی تھی کہ یہ کیسا نام رکھ دیا میرا۔ لیکن اب شاید مطمئن ہوں۔ یا کوئی اور نام اپنے اوپر سوٹ کرتا ہوا نہیں لگتا شاید۔

سمر
25-10-2012, 10:03 AM
ارے ایسا کیا ۔
دل کے حال تو صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے یا بندہ خود،دوسرا کوئی نہیں جانتا۔یہاں میری مراد دوسرے لوگوں سے ہی۔

[QUOTE=Shaista Zia;2031250]

ماظق بھائی کے سگنیچر کے اس شعر کے حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے ؟
[RIGHT][SIZE="5"]ماظق بھائی کا سگنیچر شروع میں دیکھ کے میں ایسی ہو گئی تھی :eek:۔
اب عادی ہو گئی ہوں (ماظق بھائی پلیز برا مت مانئیے گا)۔ شاید ماظق بھائی نے یہ اس لئے رکھا ہے کہ یہ اردو فورم [COLOR="DarkSlateBlue"]ہے اس لئے یہاں سب کچھ اردو میں ہی پوسٹا جائے۔

دل دریا اور سمندر سے گہرا
کوئی نہ دل کی جانے

Arain
05-11-2012, 02:22 AM
:) Meri chutti honay wali hai sis jawabon ki baqi list kahan hai ;) main nay abhi or bhi sawaal sochnay hain :p

Shaista Zia
05-11-2012, 03:08 PM
:) Meri chutti honay wali hai sis jawabon ki baqi list kahan hai ;) main nay abhi or bhi sawaal sochnay hain :p

ارے بھیا جانی بس آجکل فورم پہ زیادہ آ نہیں پا رہی۔ انشاءاللہ کچھ دن مزید۔۔۔ دو دن اور دے دیں :)

ویسے آپکی چھٹی ہونے والی ہے کچھ سمجھ نہیں آئی؟ ???

Arain
07-11-2012, 12:55 AM
ارے بھیا جانی بس آجکل فورم پہ زیادہ آ نہیں پا رہی۔ انشاءاللہ کچھ دن مزید۔۔۔ دو دن اور دے دیں :)

ویسے آپکی چھٹی ہونے والی ہے کچھ سمجھ نہیں آئی؟ ???

INSHA ALLAH

Main nay toh wesay hi kaha tha sis kay sayad app bhool gain kay app ka interview chal raha hai ;) or hum nay bagair rishwat liye app say sawal jawab nhi chornay karnay hahahah.

Jee jee chutti honay wali hai say matlab kay kaam say chutti honay wali hai matlab kay job say ghar anay wala hoon INSHA ALLAH parson :) roz roz hum job say off kar kay sham ko ghar nhi aatay na .

Shaista Zia
07-11-2012, 03:46 PM
بھائی جانی آپ نے رشوت کی دھمکی دے کر ڈرا دیا

اس سے پہلے کہ رشوت دینی پڑ جائے سوالوں کے جواب ہی دے دوں :cool:

سلائی کڑاھی آتی ہے ؟

کڑھائی آتی ہے سلائی نہیں۔ کڑھائی میں بھی اتنی ایکسپرٹ نہیں ہوں۔ بس گزارے لائق۔

آپ کھانا کیسا بناتی ہیں ۔ آپ کی نظر میں ، دوسروں کی نظر میں ؟

ڈیپینڈ کرتا ہے دل سے بنایا ہے یا کام ہی چلایا ہے ۔

بچپن میں گڈے گڈیوں کی شادیوں کا کھیل بھی کھیلا؟ اگر ہاں تو اُن کی شادی پر آپ کو رونا بھی آیا ;)؟

بچپن تو کیا پچپن آہم آہم ارے کیا نکلنے والا تھا منہ سے۔ میرا مطلب ہے ابھی کچھ سال پہلے بھی گڑیاں کھیلتی تھی۔ ابھی بھی کچھ ہیں میرے پاس۔ دیکھنی ہیں؟؟؟::)

اگر آپ کو قربانی کی کھال دینی ہو تو کس کو دیں گی اور کیوں ???؟

شاید قصائی کو بیچ کر اس کے پیسے کسی غریب کو دے دوں گی۔

عید پر کون سے پکوان بنانے کا سوچا ہے آپ نے ؟

اب تو عید گزر گئی بھیا؟؟؟

عیدی کا کیا کرتی ہیں ؟

کوئی ضرورت کی چیز لے لیتی ہوں

اگر آپ کی دماغ کا ایکس رے کیا جائے تو کون سی سوچیں ملیں گی ؟

پہلے یہ بتائیں کہ دماغ کے ایکسرے میں سوچیں کیپچر ہو جاتی ہیں کیا؟

Shaista Zia
07-11-2012, 03:47 PM
چلیں بھیا جی اب تو آپ مطمئن ہیں نا؟؟؟ :)

Arain
07-11-2012, 08:36 PM
چلیں بھیا جی اب تو آپ مطمئن ہیں نا؟؟؟ :)
:) Thanks sis for the answers ;) more will come soon INSHA ALLAH tomorrow ;d

Arain
09-11-2012, 06:45 AM
بچپن میں گڈے گڈیوں کی شادیوں کا کھیل بھی کھیلا؟ اگر ہاں تو اُن کی شادی پر آپ کو رونا بھی آیا ;)؟

بچپن تو کیا پچپن آہم آہم ارے کیا نکلنے والا تھا منہ سے۔ میرا مطلب ہے ابھی کچھ سال پہلے بھی گڑیاں کھیلتی تھی۔ ابھی بھی کچھ ہیں میرے پاس۔ دیکھنی ہیں؟؟؟::)

بالکل جی :cool: دیکھنی ہیں ۔ بڑا عرصہ ہوا یہ کھیل دیکھے بھی آج کل بچوں کے شوق میں کافی تبدیلی آگئی ہے تو یہ کھیل اب ختم ہی ہو رہا ہے۔۔

عید پر کون سے پکوان بنانے کا سوچا ہے آپ نے ؟

اب تو عید گزر گئی بھیا؟؟؟

میں نے عید سے پہلے ہی پوچھا تھا ۔ اب تو بن بھی گیا ہوگا تو اب سوال کچھ یوں کر لیں کہ کیا کیا بنایا تھا عید پر ;)۔

اگر آپ کی دماغ کا ایکس رے کیا جائے تو کون سی سوچیں ملیں گی ؟

پہلے یہ بتائیں کہ دماغ کے ایکسرے میں سوچیں کیپچر ہو جاتی ہیں کیا؟

مجھے تو یہ بھی نہیں لگتا کہ دماغ بھی آئے گا سسٹر ایکسرے میں۔ پر میں نے ایک مثال مانگی ہے کہ اگر فرض کرئیں آتی تو کیا کیا ہوتی سوچیں اُن میں ۔ جیسے آج کیا بنانا ہے اووووووووووووووہہہہہہہہ سوری کیا بنوانا ہے بھائی سے وغیرہ وغیرہ~