PDA

View Full Version : پہلا انعامی اردو مقابلہ

وقار عظیم
04-09-2012, 06:46 AM
السلام علیکم محترم اراکین
اردو ہماری قومی زبان ہے لہذا اسی سلسلے میں سوچا ایک مقابلہ منعقد کروایا جائے
مقابلہ بہت دل چسپ اور نہایت مختصر ہے
آج چار ستمبر ہے اور یہ مقابلہ ایک دن چلے گا
ان شاء اللہ
پانچ ستمبر کو فاتح کا اعلان کیا جائے گا
ان شاء اللہ

آپ کو روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والے کچھ الفاظ دے رہا ہوں
ان الفاظ کی آپ نے مجھے اردو بتانی ہے
اور
اردو یہاں نہیں بتانی آپ نے ایک ہی پی ایم میں تمام جواب بھیج دینے ہیں
پی ایم مجھے کرنا ہے اور یہاں آ کر لکھ دینا ہے کہ پی ایم بھیج دیا
یاد رہے جوابات پی ایم میں دینے ہیں
یہاں جواب دے کر دوسروں کو نقل مارنے کا انتظام مہیا نہ کریں
;d
اور شماریات یعنی نمبرز کے ساتھ جواب دینے ہیں

ان الفاظ کی اردو بتائیں

پاسپورٹ
کی بورڈ
ای میل
بیک گراؤنڈ
ڈیٹا
ڈیفالٹ
پراسیسنگ
اسٹوریج
آپریٹنگ سسٹم
آئیکون
ٹرابل شوٹنگ
مسل Muscle
کمپیوٹر

یہ تیرہ الفاظ ہیں
مجھے ان کی اردو بتانی ہے ۔۔۔مطلب یا معنی نہیں
سب سے زیادہ درست جواب دینے والا یا والی کو میری طرف سے ایک ہزار نقاط اور کش تاج مرزا جو کہ آج کل کافی ناراض ہیں کہ ان سے کوئی پوائنٹس نہیں لیتا ان کی جانب سے دو ہزار پوائنٹس

وقار عظیم
04-09-2012, 08:16 AM
خالی تھینکس نہیں کہنا سب نے حصہ بھی لینا ہے

رفعت
04-09-2012, 10:47 AM
بڑی مغز ماری کی جی پر فیل

وقار عظیم
04-09-2012, 10:56 AM
بڑی مغز ماری کی جی پر فیل

جو آتے تھے وہ تو بتا دینے تھے

KishTaj
04-09-2012, 11:13 AM
سب سے زیادہ درست جواب دینے والا یا والی کو میری طرف سے ایک ہزار نقاط اور کش تاج مرزا جو کہ آج کل کافی ناراض ہیں کہ ان سے کوئی پوائنٹس نہیں لیتا ان کی جانب سے دو ہزار پوائنٹس

ہاہائے یہ کب کہا میں نے ۔۔۔ آپکو کوئی غلط فہمی ہوئی ہوگی ۔۔۔ آپکو یہ لکھنا چاہئے تھا کہ "ان کو کوئی پوائنٹس نہیں دیتا"۔
ویسے صرف دو ہزار نکلوانے کے لئے "گپ" ماری۔۔۔۔ حیرت ہے:p۔
ٹھیک ہے جی پھر ۔ ۔ ۔ "کرتے ہیں کچھ"۔
کوئی پی ایم بھی موصول ہوا کہ نہیں;d۔

وقار عظیم
04-09-2012, 11:15 AM
ہاہائے یہ کب کہا میں نے ۔۔۔ بڑی غلط فہمی ہوئی ۔۔۔ آپکو یہ لکھنا چاہئے تھا کہ "ان کو کوئی پوائنٹس نہیں دیتا"۔
ویسے صرف دو ہزار نکلوانے کے لئے "گپ" ماری۔۔۔۔ حیرت ہے:p۔
ٹھیک ہے جی پھر ۔ ۔ ۔ "کرتے ہیں کچھ"۔
کوئی پی ایم بھی موصول ہوا کہ نہیں;d۔

شکر ہے آپ کو بھی گپ کا معنی سمجھ آیا
اور نہ جی پی ایم تو موصول نہیں ہوا ایک چیلنج ضرور موصول ہو گیا ہے کہ کوئی حصہ نہیں لے گا
ہاہاہاہا

وقار عظیم
04-09-2012, 11:20 AM
بسم اللہ کراں
بوہنی ہو گئی پہلا گاہک آ گیا

وقار عظیم
04-09-2012, 11:32 AM
کش مکش مرزا
آپ بھی جواب دیں

Amir Shahzad
04-09-2012, 11:54 AM
کوشش تو کی ہے عربی میں ہوتا تو آسان تھا میرے لئے

Lubna Ali
04-09-2012, 12:00 PM
خود کے جواب پڑھ کر میری ہنسی نہیں رک رہی۔۔
دلچسپ مقابلہ ہے۔۔

وقار عظیم
04-09-2012, 12:10 PM
خود کے جواب پڑھ کر میری ہنسی نہیں رک رہی۔۔
دلچسپ مقابلہ ہے۔۔

ہاہاہاہا آپ نے کمپیوٹر کی جو اردو بتائی ہے کمپیوٹر خود پڑھ لے تو اس کے ہوش اڑیں نہ اڑیں ونڈو ضرور اڑ جائے گی

KishTaj
04-09-2012, 12:38 PM
ارےےےےےےےے تو کیا وہ پہلی گاہک لبنٰی آپی ہیں۔
پھر تو میں بڑی شدت سے منتظر ہوں کہ جلد سے جلد جواب سامنے لائے جائیں۔۔۔ مجھے امید ہے کہ ہم سب نے ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ بلکہ کئیوں نے بیہوش ہو جانا ہے;d۔
ہی ہی ہی ۔۔۔ لبنٰی آپی آپ اب آ ہی گئی ہیں تو "اپنی اردو" میں ذرا اس بند کی بھی تشریح مرحمت فرما دیں۔;d۔۔۔
یعنی کہ سیدھا سیدھا اس بند کی مرمّت کر دیں;)۔
http://www.oneurdu.com/forums/showpost.php?p=2015921&postcount=3

Lubna Ali
04-09-2012, 12:42 PM
کش میں تو وہ بند ہی مشکل سے پڑھ پائی۔۔ میں کیا اس کی مرمت کرونگی۔ تم یہاں کے ماہرین سے رابطہ کرو~ ۔۔

KishTaj
04-09-2012, 12:44 PM
کش میں تو وہ بند ہی مشکل سے پڑھ پائی۔۔ میں کیا اس کی مرمت کرونگی۔ تم یہاں کے ماہرین سے رابطہ کرو~ ۔۔
ارے نہیں نا آپی۔
آج تو مجھے آپ کی والی تشریح درکار ہے۔ جی جی وہی جو مشکل تریییییییین اردو کو سمجھتے وقت آپ لکھ رہی ہوتی تھیں۔۔;d۔
کوشش تو کریں نا کچھ تفریح رہے گی~۔

KishTaj
04-09-2012, 05:08 PM
بھئی ورڈ ٹو ورڈ ترجمہ کرنے سے تو بڑی ہنسی نکل رہی ہے۔۔۔
پھر کیا کیا جائے؟؟؟;d

Bokhari
04-09-2012, 06:45 PM
assalam o alaikum
pm kar diya hay

وقار عظیم
04-09-2012, 08:56 PM
ارے واہ واہ یہ تو کافی سارے جوابات آ گئے

وقار عظیم
05-09-2012, 08:16 AM
لو جی دل تھام کے بیٹھیے نتائج کا اعلان ہونے لگا ہے سب سے پہلے تو درست جوابات ملاحظہ فرمائیں اس سے پہلے تمہید
میں نے عرض کی تھی کہ مجھے ان الفاظ کی اردو بتانی ہے لیکن کئی لوگ یہیں مار کھا گئے کسی نے معنی بتا دیا کسی نے وضاحتی مطلب بتا دیا
جیسے کمپیوٹر کو اردو میں شمارندہ کہتے ہیں ۔۔اب سوائے دو کے سب نے وضاحتی مطلب ہی بتا دیا حساب کتاب کرنے والی مشین

اب درست جواب ملاحظہ ہوں

پاسپورٹ: پروانہ راہداري، گزر نامہ
کی بورڈ : کَليدی تَختَہ
ای میل : برقی خط
بیک گراؤنڈ : پسِ زینہ، پس منظر
ڈیٹا : معلومات، حقائق,اعداد و شمار
ڈیفالٹ:طے شدہ
پراسیسنگ :عمل کاری
اسٹوریج : ذخیرہ
آپریٹنگ سسٹم:عمل کاری نظام
آئیکون::تشبیہہ، تمثیل
ٹرابل شوٹنگ : خرابیوں کا سراغ لگانا جانچ برائے اصلاح
مسل Muscle : پٹھا
کمپیوٹر : شمارندہ

وقار عظیم
05-09-2012, 08:36 AM
اب ااپنے اپنے نمبرز ملاحظہ فرمائیں کل نمبر تیرہ ہیں

رفعت۔۔۔۔۔چار
لبنیٰ۔۔۔۔۔۔ایک
عامر شہزاد۔۔۔۔دس
پردیسی۔۔۔۔۔پانچ
شیری میاں۔۔۔۔۔سات
Ashamid۔۔۔۔۔سات۔۔۔۔انھوں نے کمپیوٹر کی اردو درست لکھی
Bokhari.....سات
Taaliah۔۔۔۔۔نو۔۔انھوں نے بھی کمپیوٹر کی اردو درست لکھی
کش مکش مرزا۔۔تین۔۔۔ہاہاہاہاہاہاہ ا ایک بار پھر ہاہاہاہاہاہاہاہاہا اب تھوڑی سی ہاہاہاہاہا ۔۔۔آپ کے جوابات
سائیں، محمد عمران۔۔۔۔۔دو
مریم 04.......سات

لہذا نتائج سامنے ہیں یہ مقابلہ عامر شہزاد بھائی نے دس نمبرز لے کر جیت لیا ہے ویسے ان کا پی ایم دوسرے نمبر پر آیا تھا اسی وقت مجھے احساس ہو گیا تھا ان کو ہرانا اب مشکل ہے انھیں اسی وقت جواب دے دیا تھا کہ آپ نے تو میدان مار لیا
عامر بھائی بہت بہت بہت مبارک ہو اللہ پاک آپ کو خوش رکھے اور یہ جو بابرکت پوائنٹس کش مکش مرزا کی جانب سے آئیں گے نصیب جاگ گئے آپ کے

وقار عظیم
05-09-2012, 08:39 AM
فاتح عامر شہزاد بھائی کے جوابات
http://i1048.photobucket.com/albums/s374/p-point/Capture-21.png

KishTaj
05-09-2012, 10:20 AM
السلامُ علیکم
اچھا مقابلہ تھا وقار بھائی ۔۔۔۔ مزید مقابلوں کا انتظار رہے گا:)۔
اتنا ہنسنے کی ضرورت نہیں۔۔۔ دادی کہتی ہیں زیادہ ہنسنے سے دانت جھڑ جاتے ہیں۔
عامر شہزاد بھائی مبارک ہو۔ میری طرف سے دو ہزار پوائنٹس بھی مبارک ہوں۔

وقار عظیم
05-09-2012, 10:25 AM

وعلیکم السلام جی، شاباش
اور میری دادی کہتیں تھیں انسان کو ہنس مکھ ہونا چاہیے
اس لیے ہاہاہاہاہاہاہاہاہا
کی بورڈ۔۔۔۔کنجی والا تختہ
ہاہاہاہاہاہا

وقار عظیم
05-09-2012, 10:27 AM
اب اس کا جواب تو دے کوئی
پورے نیٹ چھان ماریں یہ فقرہ نہیں ملنے والا ان شاءا للہ
یہ مجھے کیڈٹ کالج حسن ابدال کے انٹری ٹیسٹ میں آیا تھا

http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?p=2017215#post2017215

KishTaj
05-09-2012, 10:47 AM
ہنسنے کو صرف ہیی تو نہیں تھا۔۔۔۔ ہاہاہاہا ۔۔۔;d
میں سوچ رہی تھی کہ سب الفاظ کے ایسے ہی مطلب بتاؤں کہ مقابلے میں حصہ لینے کی نیت کہاں تھی۔۔ ;d آپ نے شامل کر لیا یہ الگ بات ہے۔
خیر۔۔۔ اب کوشش کرونگی ان لفظوں کے معنی "بنانے" کی۔ فی الحال تو وقت ہی نہیں مل پا رہا اتنا:(۔۔۔

وقار عظیم
05-09-2012, 10:49 AM

کسی بھی کام کو وقت ملتا نہیں نکالنا پڑتا ہے کش مکش مرزا

KishTaj
05-09-2012, 11:05 AM
کسی بھی کام کو وقت ملتا نہیں نکالنا پڑتا ہے کش مکش مرزا
وقت نکالنے کا بھی وقت نہیں مل پا رہا ہے پھر کیا کیا جائے؟۔۔:p۔ ہی ہی ہی ہی۔
بھئی کہا تو ۔۔۔ کوشش کروں گی۔۔۔۔۔ ابھی تو سخت عدیم الفرصت ہوں;d۔

Amir Shahzad
05-09-2012, 01:26 PM
buhat buhat shukria waqar bhai Allah aapko khush rakhay - Ameen

waqar bhai kay points tu mil gaye

laiken kish tumharay nahi milay :confused:

وقار عظیم
05-09-2012, 01:29 PM
buhat buhat shukria waqar bhai Allah aapko khush rakhay - Ameen

waqar bhai kay points tu mil gaye

laiken kish tumharay nahi milay :confused:

Inn k Siyasi Waday hain
Ap ko points denay ki Safarish London BHAI ko ker di hai

کوثر بیگ
05-09-2012, 02:39 PM
عامر شہزاد بھائی آپ کو بہت بہت اس مقابلہ میں جیتنا مبارک ہو ۔بہت خوب جوابات دیے ہیں آپ نے ماشاءاللہ میرے خیال سے یہ ون اردو کا پہلا مقابلہ ہوگا جس میں آپ نے حصہ لیا اور جیتا بھی ہے ۔اللہ پاک خوش رکھے ہمیشہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وقار بھائی بہت اچھا اور معلوماتی مقابلہ تھا کروانے کا شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رفعت
05-09-2012, 04:26 PM
lubna ka aik

hahahahahahahahahahayhahahahahahahahahahaha

hansi nahi ruk rahi

KishTaj
05-09-2012, 04:28 PM
Inn k Siyasi Waday hain
Ap ko points denay ki Safarish London BHAI ko ker di hai
یہاں پر عرصہِ دراز بعد ابر خوب برسا۔
اس خوشی و حیرت و عدم موجودگیِ بجلی کے باعث انکو نقاط نہیں پہنچا سکی تھی جو کہ اب ارسال کر دئیے ہیں۔
ویسے پوائنٹس دینے کا وعدہ کدھر کیا تھا میں نے؟ آپ ہی نے گھسیٹ لیا تھا غریب کو۔۔۔ اتنے سے پوائنٹس ہیں میرے ۔۔۔ ان پر بھی لوگوں کی نظریں ٹکی رہی ہیں۔;d۔
ویسے لندن والے بھائی سے "سفارش" کر دیتی تو زیادہ اچھا تھا ۔۔۔>:(۔

KishTaj
05-09-2012, 04:30 PM
عامر شہزاد بھائی آپ کو بہت بہت اس مقابلہ میں جیتنا مبارک ہو ۔بہت خوب جوابات دیے ہیں آپ نے ماشاءاللہ میرے خیال سے یہ ون اردو کا پہلا مقابلہ ہوگا جس میں آپ نے حصہ لیا اور جیتا بھی ہے ۔اللہ پاک خوش رکھے ہمیشہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وقار بھائی بہت اچھا اور معلوماتی مقابلہ تھا کروانے کا شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
;d
ہی ہی ہی ۔۔۔ کیا عزت افزائی ہے آپی۔۔۔ بہت خوب۔

Amir Shahzad
05-09-2012, 05:09 PM
عامر شہزاد بھائی آپ کو بہت بہت اس مقابلہ میں جیتنا مبارک ہو ۔بہت خوب جوابات دیے ہیں آپ نے ماشاءاللہ میرے خیال سے یہ ون اردو کا پہلا مقابلہ ہوگا جس میں آپ نے حصہ لیا اور جیتا بھی ہے ۔اللہ پاک خوش رکھے ہمیشہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وقار بھائی بہت اچھا اور معلوماتی مقابلہ تھا کروانے کا شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت شکریہ کوثر آپا
جی پہلا ہی ہے
اور شکر ہے جیتا بھی بہت شکریہ دعا کے لیے
اللہ آپکو بھی خوش رکھے

;d
ہی ہی ہی ۔۔۔ کیا عزت افزائی ہے آپی۔۔۔ بہت خوب۔
ہاں تو صحیح ہے نہ جس کام کا پتا ہو اسی کا پنگا لینا چاہیئے
اب مفت میں خود کو رائٹر یا شاعر سمجھنے کی غلطی میں کیوں کروں :p:p

KishTaj
06-09-2012, 01:22 PM
یہ لیں جی زبردستی وقت نکال کر جتنے بھی بن پڑے جیسے بھی برداشت کریں۔ ہیں جی۔

پروسیسر
بھئی پروسس یا پروگریس تو ترقی یا بڑھوتری کو کہتے ہیں تو یقیناً پروسیسر آلہِ ترقی کو کہتے ہونگے
ہککک ہا۔۔۔ کاش ہمارے ملک میں یہ ایجاد ہو جائے۔اور عوام میں سے کسی کو ملے، بس سیاسی لیڈران کو نہ ملے۔۔۔
نہیں تو صرف انہی کے مال و دولت میں ترقی ہوتی رہنی ہے۔
 
بیک گراؤنڈ
عقبی میدان

کی بورڈ
چابیوں کا تختہ

ٹرابل شوٹنگ
مشکلات کی فلم بندی کرنا یا پھر مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرنا

آپریٹنگ سسٹم
ایسا نظام جس میں کوئی کام یعنی فعل جاری ہو۔
ویسے۔۔۔۔ ایک گھر میں کئی کام جاری و ساری ہوتے ہیں۔۔۔
اس لحاظ سے گھر کو بھی آپریٹنگ سسٹم کہا جانا چاہئے۔۔۔ ہے نا;)۔

آئیکون
ویسے تو ڈکشنری میں لکھا ہے "مورتی"۔۔۔۔
ہکک ہا۔۔۔۔ ہم لوگ کمپیوٹرز میں کیا کیا رکھتے ہیں۔
لیکن آئی یعنی آنکھ اور کون تو سب ہی جانتے ہیں۔۔۔ بس اس لحاظ سے مخروطی آنکھ اس کے معنی ٹھہرے۔

کمپیوٹر
آج کل کی جنریشن جیسے یوز کر رہی ہے اس لحاظ سے تو ۔۔۔
آلہِ اعداد و شمار و دماغی بگاڑ

;):)

Shaista Zia
06-09-2012, 02:40 PM
نہایت عمدہ ;d;d;d

وقار عظیم
06-09-2012, 03:23 PM

چشم بدود
اللہ نظرِ بد سے بچائے آپ کے ہاتھوں انجام پانے والا ترجمہ پڑھ کر احساس ہوا کہ انگریزی سے اردو کی جانب سفر میں کچھ جدت آنی چاہیے
جیسے فیس بک کو کتابی چہرہ،موبائل کو چلتا پھرتا،بریف کیس کو طے شدہ ڈبہ،ویب سائیٹ کو جالی دار جگہ پڑھنا چاہیے

Lubna Ali
06-09-2012, 05:02 PM
ہائے ۔ ۔ ۔ ۔ بس ایک ٹھیک ہوا میرا۔ :(

KishTaj
06-09-2012, 05:32 PM
ہائے ۔ ۔ ۔ ۔ بس ایک ٹھیک ہوا میرا۔ :(
اور اس پر بھی رفعت آپی کو شاید حیرت ہو رہی ہے۔۔۔;d۔
~
;)