PDA

View Full Version : سعودیہ کے بارے چند ذاتی مشاہدات

وقار عظیم
30-08-2012, 07:22 AM
السلام علیکم
یہاں سعودی عوام اور سعودیہ کے بارے اپنے مشاہدات لکھتا ہوں یاد رہے یہ میرے مشاہدات ہیں کوئی تسلیم شدہ حقائق نہیں۔۔۔۔ ہو سکتا ہے آپ لوگوں کو اس سے اتفاق نہ ہو

پاکستان،ملائیشیا،کویت دوبئی اور سعودیہ ۔۔یہ پانچ مسلمان ممالک گھومے ہیں سب سے زیادہ نماز کی پابندی سعودیہ میں ہوتی ہے
رمضان المبارک میں سب سے زیادہ تقوی اور عبادات سعودیہ میں دیکھنے میں آتیں ہیں
واحد ملک ہے جس کی سو فیصد عوام مسلمان ہے
سعودیہ دنیا کا واحد ملک جہاں عبادت گاہوں میں بس مسجد ہی ہے اور کوئی مندر،گردوارہ،چرچ نہیں ہے
واحد ملک ہے جہاں سینما نہیں ہے
واحد ملک ہے جہاں کوئی شراب خانہ نہیں ہے
واحد ملک ہے جہاں بغیر حجاب کے سڑک پر عورت کا آنا ممکن نہیں
واحد ملک ہے جہاں اذان کی صدا بلند ہوتے ہی تمام کاروبار روک دیے جاتے ہیں
افغانستان کے بعد دوسرا ملک جہاں ٹرین نہیں ہے
غیر ملکی جو روزگار کمانے آئے ہیں انھیں ستانے والے قوانین میں دنیا کا سرفہرست ملک سعودیہ ہے
متعصب عوام کی شرح پاکستان سے کم ہے لیکن یہاں بھی متعصب بہت ہیں
رمضان میں دنیا کا سب سے بڑا دستر خوان مکہ میں لگایا جاتا ہے
جتنا کھانا پاکستان میں پورے سال میں پکایا جاتا ہے اس سے زیادہ پورے سال میں یہاں ضائع کیا جاتا ہے
ٹریفک حادثات میں ایک سال پہلے تک سعودیہ دنیا کا سرفہرست ملک تھا لیکن اب قابو پا لیا گیا ہے
پوری دنیا میں سب سے بہترین اور خوبصورت آواز والے قراء کرام سب سے زیادہ سعودیہ میں ہیں
ان ممالک میں سے ہے جہاں شیعہ سنی، بریلوی دیو بندی ایک ہی مسجد ایک ہی صف میں نماز پڑھتے ہیں
میڈیکل نہایت ناقص اور قیمتی ہے عام انسان کی پہنچ سے اچھا علاج بہت دور ہے
کسی چیز میں ملاوٹ کا تصور تک نہیں ہے
رشوت کی شرح یہاں شاید پوری دنیا سے کم ہے
واحد ملک ہے جہاں اگر کوئی رشوت لیتا ہے تو اونچی پوسٹ والا لیتا ہے عام ورکر کبھی رشوت نہیں لیتا

Pardaisi
30-08-2012, 07:41 AM
وقار بھائی سعودیہ میں ٹرین سروس ہے جو کی ابھی صرف دمام ریاض کے درمیان ہے۔ دونوں مسافر ٹرین اور گڈز ٹرین
تقریباً 10 مسافر ٹرینیں روزانہ دمام ریاض روٹ پر چلتی ہیں۔

جاجیوں کے لیے منٰی سے عرفات تک شروع ہو چکی ہے اور بہت جلد مکہ بھی شامل ہو جائے گا۔
اس نیٹ ورک میں مکہ مدینہ اور دمام سے مکہ بھی شامل ہے۔ اس پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے۔

.

وقار عظیم
30-08-2012, 07:44 AM

بھائی آپ کی بات سے متفق ہوں مکہ والی تو میں نے بھی دیکھی ہے ٹرین سروس نہ ہونے سے میری مراد عوام کے لیے باقاعدہ ایک شہر سے دوسرے شہر تک ٹرانسپوٹ کی سہولت نہیں ہے مکہ والی تو حج میں چلتی ہے بس
اور دمام والی محض دمام ریاض ہے،،جدہ مدینہ ،حائل،ابہا جیسے بڑے شہر ابھی اس سہولت سے دور ہیں جدہ میں بھی کام ہو رہا ہے ابھی پٹریاں بچھا رہے ہیں

Pardaisi
30-08-2012, 07:46 AM
http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/a/a7/Rail_transport_map_of_Saudi_Arabia.png/300px-Rail_transport_map_of_Saudi_Arabia.png

اس نقشے کے مطابق ریڈ لائن والی سروس ایکٹیو ہے اور کالی لائن والی پر کام ہو رہا ہے۔

.

وقار عظیم
30-08-2012, 07:50 AM

میرے پاس ان کی تصاویر ہیں جو نیٹ سے ملیں تھیں ابھی شیئر کرتا ہوں ان شاء اللہ

کوثر بیگ
30-08-2012, 08:09 AM
وقار بھائی دمام کی ٹرین کی بات پردیسی بھائی نے ٹھیک کہے ہیں ۔ میں دمام میں تھی جب سے سنتی ہوں کوئی تیس سال سے مگر کبھی جانے کا اتفاق نہیں ہوا ۔
سینما والی خوبی بھی اب باقی نہیں رہی کیونکہ عبداللہ یونیورسٹی میں وہاں کے ملازم حضرات کے لئے قائم کیا گیا ہے میرے دو بیٹے بھی وہاں کام کرتے ہیں اور مجھے خود انہوں نے اپنے ساتھ مجبور کرکے لے گئے تھے ۔اور وہاں عورتوں پر پردے کی قید بھی نہیں ہے اور وہاں صرف اندر خواتین کو گاڑی چلانے کی بھی چھوٹ ہے۔پردے اور گاڑی کے بارے میں آرامکوکے بارے میں بھی سن چکی ہوں وہاں میرے دوتین جاننے والے پہلے کام کیا کرتے تھے۔

وقار عظیم
30-08-2012, 06:15 PM

سینما شاید فلمز والا نہ ہو کیوں کہ دوسرے تفریحی سینما تو یہاں ہر بڑے شاپنگ مال میں ہیں جہاں بچوں کے لیے کارٹون کا بندوبست کیا گیا ہے
یوں تو یہاں شراب بھی مل جاتی ہے لیکن جب کسی معاشرے کی بات کریں تو وہاں جو کام عام ہیں وہ دیکھے جاتے ہیں
دمام ٹرین والی ٹرین یا سینما ابھی یہاں عام نہیں ہیں۔۔۔۔دمام والی ٹرین تو سنا ہے کئی کئی دن پہلے بکنگ کرنی پڑتی ہے سعودی عوام کا ٹرین کے سفر کا شوق ہی نہیں اترتا

کوثر بیگ
30-08-2012, 07:34 PM
جی بھائی فلم والی ہی فلم کی بات کررہی ہوں اکثر انگلش مووی لگی ہوتی ہیں اور کبھی کبھی ہندی یا اردو بھی ہوتے ہیں۔ میں خود ہی لفنگے پرندے وہاں دیکھی تھی۔۔۔

Aamir Jahan
30-08-2012, 08:50 PM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔
میں بھی چند ذاتی مشاہدات پوسٹ کرنا چاہتا ہوں۔ وہ کیا ہے ناں کہ جدہ، سعودیہ عرب میں بائیس سال رہ کے تھوڑے بہت مشاہدات تو کیے ہی ہوں گے میں نے :)

Sajidcompk
30-08-2012, 10:40 PM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔
میں بھی چند ذاتی مشاہدات پوسٹ کرنا چاہتا ہوں۔ وہ کیا ہے ناں کہ جدہ، سعودیہ عرب میں بائیس سال رہ کے تھوڑے بہت مشاہدات تو کیے ہی ہوں گے میں نے :)

Welcome Welcome

وقار عظیم
30-08-2012, 10:54 PM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔
میں بھی چند ذاتی مشاہدات پوسٹ کرنا چاہتا ہوں۔ وہ کیا ہے ناں کہ جدہ، سعودیہ عرب میں بائیس سال رہ کے تھوڑے بہت مشاہدات تو کیے ہی ہوں گے میں نے :)

G G Bhai Zaror

SheikhFahad
31-08-2012, 01:31 AM
متعصب عوام کی شرح پاکستان سے کم ہے لیکن یہاں بھی متعصب بہت ہیں

اگر ممکن ہو تو پلیز اس کی تشریح کر دیجئے۔

وقار عظیم
31-08-2012, 01:41 AM
متعصب عوام کی شرح پاکستان سے کم ہے لیکن یہاں بھی متعصب بہت ہیں

اگر ممکن ہو تو پلیز اس کی تشریح کر دیجئے۔

Kis cheez ki tashreeh Bhai
Pakistan per Ilzam ki ya Saudia per Ilzam Ki?

کوثر بیگ
31-08-2012, 01:49 AM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔
میں بھی چند ذاتی مشاہدات پوسٹ کرنا چاہتا ہوں۔ وہ کیا ہے ناں کہ جدہ، سعودیہ عرب میں بائیس سال رہ کے تھوڑے بہت مشاہدات تو کیے ہی ہوں گے میں نے :)

وعلیکم السلام

ماشاءاللہ آپ بھی اتنے عرصہ سے سعودیہ میں رہتے ہیں عامر جہاں بھائی۔اور کیا فیملی کے ساتھ ہوتے ہیں یا پھرتنہا رہتے ہیں؟

SheikhFahad
31-08-2012, 02:13 AM
Kis cheez ki tashreeh Bhai
Pakistan per Ilzam ki ya Saudia per Ilzam Ki?
الزام نہیں۔۔
لفظ متعصب استعمال کرنے کی وجہ جاننا چاہتا ہوں۔ اس لیے کہ تعصب اور متعصب ہونا میرے نزدیک انتہائی حد ہوتی ہے منفی معنوں میں۔

وقار عظیم
31-08-2012, 02:18 AM
الزام نہیں۔۔
لفظ متعصب استعمال کرنے کی وجہ جاننا چاہتا ہوں۔ اس لیے کہ تعصب اور متعصب ہونا میرے نزدیک انتہائی حد ہوتی ہے منفی معنوں میں۔

To Manfi batain kahan nahi hotin?
Gher aa kr laptop sy detail sy reply krta hon in sha Allah

وقار عظیم
31-08-2012, 04:23 AM
متعصب عوام کی شرح پاکستان سے کم ہے لیکن یہاں بھی متعصب بہت ہیں

اگر ممکن ہو تو پلیز اس کی تشریح کر دیجئے۔

جی بھائی یہ ذاتی مشاہدہ ہے ہمارے ملک میں تعصب صوبوں کی بنیاد پر ہے پنجابی سندھی بلوچی اور پٹھان
یہاں تعصب ملکوں کی بنیاد پر ہے ، بنگالیوں سے حقارت کا رویہ رکھا جاتا ہے پاکستانیوں کو ویسے ہی چالباز اور دو نمبر سمجھا جاتا ہے
اور یمنی سعودی یعنی جو لوگ پہلے یمنی تھے بعد میں نیشنلیٹی ملی سعودی ہو گئے انھیں حکومت اور عوام سے وہ سہولیات اور اچھا رویہ میسر نہیں جو اصل پیدائشی سعودی کو ہے
یاد رہے تمام ایسے ہیں نہیں لیکن میجورٹی یہی ہو رہا ہے

رفعت
31-08-2012, 06:42 AM
السلام علیکم
کافی باتیں ٹھیک ہیں کچھ ٹھیک نہیں ہیں
کہ ٹرین کا تو بتا دیا سب نے
پردے کے بغیر بہت دیکھی ہیں میں نے باہر بس نیچے والا عبایا پہنا ہوا اور کوئی حجاب نہیں اور آرامکو والی بات تو کوثر آپی کی ٹھیک ہی ہے میرے ہسبنڈ آرامکو میں تھے وہاں تو باقاعدہ بیچز بھی ہیں جیسے باہر کے ملکوں میں ہوتے ہیں

سو فیصد مسلمان نہیں کہہ سکتے کیونکہ کافی ہندو عیسائی بھی ہیں

غیر ملکی جو روزگار کمانے آئے ہیں انھیں ستانے والے قوانین میں دنیا کا سرفہرست ملک سعودیہ ہے

یہ تو بالکل ٹھیک کہا سو فیصد متفق

وقار عظیم
31-08-2012, 06:45 AM

جہاں جہاں انسان ہے وہاں وہاں ہر قسم کی برائی ہوتی ہے اب سعودیہ میں جوا شراب بے حیائی سب چلتا ہے لیکن عام کچھ بھی نہیں ہے
آپ کی پردے والی بات کا جواب تو یہ ہو گیا
اور سینما والی بات مجھے معلوم نہیں تھی میرے علم میں اضافہ ہوا
ٹرین والی بات میں نے بتا دیا ٹرین عام نہیں ہے

اور رہی ہندو عیسائیوں والی بات
میں نے پہلے عرض کی واحد ملک جس کی عوام
یعنی بات سعودیوں کی ہو رہی ہے
آپ کو کوئی سعودی عیسائی ہندو نہیں ملے گا ایسے تو یہاں یہودی بھی بیٹھے ہیں امریکن کونصلیٹ میں

وقار عظیم
31-08-2012, 06:53 AM
صرف پاکستان کا ہی نہیں سعودیہ کا میڈیا بھی کچھ کم دجالی نہیں ہے
دو سال پہلے میں مدینہ منورہ میں تھا میں وہاں جمعہ پڑھنے گیا تھا حرم شریف کے پاس ہی تھوڑے سے فاصلے پرکتابوں کی نمائش لگی تھی جہاں تمام علمی ادبی کتابیں تھیں لیکن تھیں تمام عربی
میرا عربی ادب سے کچھ لین دین نہیں پھر بھی میں وہاں چلا گیا یہ نمائش مرد اور عورت دونوں کے لیے تھی وہاں باپردہ خواتین بھی تھیں اور مرد بھی تھے
میں وہاں ابھی گھسا ہی تھا کہ چند باریش حضرات آ گئے کہ حرم کے بغل میں مخلوط اجتماع ہوا ہے حرام ہے یہ حرام ہے یہ
مخلوط اجتماع سےمراد غیر محرم مرد اور عورتوں کا کسی ایک جگہ اکٹھا ہو جانا
انھوں نے سخت لہجے میں وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس والوں کو سنائیں اور ہم سب مردوں کو نکال دیا اور پولیس والے سے کہا
کہ جتنے دن یہ نمائش چلنی ہے صبح آٹھ سے بارہ بجے تک خواتین کا وقت رکھو اور لنچ بریک کے بعد دو بجے سے شام تک مرد حضرات کا وقت رکھو کیوں کہ خواتین شام کو نہیں آ سکتیں

باریش حضرات کامطالبہ بالکل جائز تھا اور طریقہ بھی جائز تھا انھوں نے یا ولد یا ولد اے بیٹے اے بیٹے کہہ کر ہم سب کو نمائش سے نکال دیا
نہ کوئی مرد بولا نہ کوئی پولیس والا

اگلے دن اردو نیوز میں خبر کیا آتی ہے

کتابوں کی ادبی نمائش پر شدت پسندوں کا حملہ

میں چشم دید گواہ تھا مجھے پتا تھا یہ حملہ نہیں تبلیغ تھی میرا دل کیا یہ اخبار فولڈ کر کے ایک سرا اردو نیوز کے ایڈیٹر کے ناک میں دوں دوسرا میں منہ میں دوں

پھر خبر چھپے

شدت پسند کا اردو نیوز کے ایڈیٹر پر ادبی حملہ

Ibrahim
31-08-2012, 03:22 PM
three countries in world .....I love the most .....
SAUDIA
PAKISTAN
CANADA

and like all the others
because
مسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں ہمارا ......یعنی....
..ہر ملک ملک ماست...کہ ملک خداۓ ماست ...

Amaan
31-08-2012, 03:52 PM
السلام علیکم

واحد ملک ہے جہاں اذان کی صدا بلند ہوتے ہی تمام کاروبار روک دیے جاتے ہیں

کراچی میں گولیوں کی آواز پر کاروبار بند ہوجاتا ہے
::)
ذرا سوچیے!!!!!

وقار عظیم
31-08-2012, 04:14 PM
three countries in world .....I love the most .....
SAUDIA
PAKISTAN
CANADA

and like all the others
because
مسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں ہمارا ......یعنی....
..ہر ملک ملک ماست...کہ ملک خداۓ ماست ...

Kitabon tak rah gayin hain yah batain bhai
Berma k 40000 Shaheed ker k jaag ayi Inn Muslim Hukmrano ko

وقار عظیم
31-08-2012, 04:14 PM
کراچی میں گولیوں کی آواز پر کاروبار بند ہوجاتا ہے
::)
ذرا سوچیے!!!!![/RIGHT]

London Sy ayi ek Call per b hotay hain

Amaan
31-08-2012, 04:17 PM
اس سے پہلے ہی بند ہوجاتا ہے میرے بھائی، کال بھی تو گولیوں کے بعد آتی ہے

وقار عظیم
31-08-2012, 04:18 PM
اس سے پہلے ہی بند ہوجاتا ہے میرے بھائی، کال بھی تو گولیوں کے بعد آتی ہے

Abhi Dawn News per Altaf BHAI K Chamchay Mazhabi Lecture dy rahy hain

محمد فیصل
31-08-2012, 04:44 PM
Abhi Dawn News per Altaf BHAI K Chamchay Mazhabi Lecture dy rahy hain

جی بلکل ان کو عیسایوں اور ھندوؤں کا غم ستارہا ہے لیکن رمضان میں زکوۃ اور فطرے کے نام پر جو کچھ متحدہ نے کراچی میں اندھیر کیا اور اب بقر عید پر لوگوں کو جس طرح عین قربانی کے وقت ہراساں کریں گے وہ ان کے نزدیک عین ثواب ہے

گلگت میں قتل عام غلط ہے لیکن اس پر احتجاج کراچی کی وہ دہشت گرد تنظیم کررہی ہے جس روزانہ درجنوں افراد کا خون بہا رہی ہے

وقار عظیم
31-08-2012, 05:06 PM

نہ بھائی ایسے نہیں کہتے
اتنے معصوم سے تو ہیں الطاف بھائی اور دیکھیں نا مزاحیہ بھی کتنے ہیں
بچوں کی تفریح کا اچھا بندبست ہوتا ہے ان کی تقریر میں
پنجاب کی عوام کوووووووووووووووووووووووو ووووووو الطاف حسین کا سلام پہنچے سلام پہنچے سلام پہنچے

سمر
31-08-2012, 05:08 PM
سعودیہ میں اگر کوئی بنگالی یا پاکستانی منشیات کے کیس میں پکڑا جاتا ہے تو پھانسی دینے میں دیر نہیں لگاتے لیکن جب کوئی گوری چمڑی والا اسی طرح کے کیس میں پکڑا جاتا ہے تو معمولی سزا دی جاتی ہے،ایسا کیوں؟

وقار عظیم
31-08-2012, 05:11 PM
سعودیہ میں اگر کوئی بنگالی یا پاکستانی منشیات کے کیس میں پکڑا جاتا ہے تو پھانسی دینے میں دیر نہیں لگاتے لیکن جب کوئی گوری چمڑی والا اسی طرح کے کیس میں پکڑا جاتا ہے تو معمولی سزا دی جاتی ہے،ایسا کیوں؟

وہ مائی باپ ہیں
ویسے جو آپ کہہ رہے ہیں ایسا نہیں دیکھا کبھی
بڑی مقدار میں منشیات سمگلنگ میں سزائے موت ہے استعمال کرنے پر نہیں
اور کوئی گورا سعودیہ میں کبھی اسمگل کرتا دیکھا نہ سنا

سمر
31-08-2012, 05:17 PM
میں نے ٹی وی پر ایک دو کیس دیکھے ہیں جن میں یورپئین کو معمولی سزا دی گئی۔

وقار عظیم
31-08-2012, 05:21 PM
میں نے ٹی وی پر ایک دو کیس دیکھے ہیں جن میں یورپئین کو معمولی سزا دی گئی۔

انھوں نے استعمال کیا ہو گا
استعمال پر کوڑے مار کر چھوڑ دیتے ہیں

Mohsina
31-08-2012, 06:49 PM
سعودیہ دنیا کا واحد ملک جہاں عبادت گاہوں میں بس مسجد ہی ہے اور کوئی مندر،گردوارہ،چرچ نہیں ہے
اوں ہوں۔ ۔ چرچ بھی بنا دیا گیا ہے۔ ۔ آرامکو میں۔ ۔ ۔ (جاننے والوں سے علم ہوا)۔ ۔ ۔

وقار عظیم
31-08-2012, 06:52 PM
اوں ہوں۔ ۔ چرچ بھی بنا دیا گیا ہے۔ ۔ آرامکو میں۔ ۔ ۔ (جاننے والوں سے علم ہوا)۔ ۔ ۔

آرامکو سعودیہ نہیں ہے اس کی ایک کمپنی ہے
اور ایک بات بتاتا چلا آرامکو ہمیشہ شہر سے ہٹ کر بنائی جاتی ہے
اس کی اپنی پولیس ہوتی ہے اپنی سیکیورٹی اپنے بجلی کے پلانٹ اپنی ٹیلی فون ایکسچینج
یوں تو محرم میں شیعہ لوگ ایک بلڈنگ کرایے پر لے کر ماتم بھی کرتے ہیں

کوثر بیگ
31-08-2012, 08:03 PM
ماظق بھائی گوروں کو تو پچیس ، پچاس ہزار تنخواہ خوشی خوشی دیتے ہیں ۔اور وہ ہی کام وہی پوسٹ پر اگر انڈین یا پاکستانی مسلمان بھی ہو تو پانچ سات سے زیادہ انکم نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔آرمکو میں میرے ایک جاننے والی فیملی پاکستانی تھی ان کے بچے آرمکو اسکول ہی جاتے تھےاچھے خاصہ سیٹ تھے پھر اچانک وہ پاکستان سیفٹ ہونے لگے تو میں نے میاں کے بغیردور جانے کی وجہہ پوچھی تو وہ کہنے لگے کہ بچی کو اب سمجھ آرہی ہے آرمکو اسکول میں لڑکے لڑکیوں کو ایک ساتھ تیرنا پڑتا ہے اور سوئمنگ کا لباس پہنا بھی ضروری ہے جو بچی کے لئے ممکن نہیں ہے وہ بے چاری شریف گھرانے کی بچی تھی جس دن کلاس ہوتی دو دن پہلے سے روتی رہتی تھی ۔۔بات توکہنے والی نہیں تھی مگر ہمیں برے حالات کا علم بھی خود کو بچانے کے لئے کرنے چاہیے ۔ ایک اور فیملی بھی آرمکو میں ملازم تھی مگر وہ انڈیا کی تھی اور انڈین اسکول ہی ان کے بچے جاتے تھے۔۔ اپنے بچوں کی زمہ داری ہماری خود کی ہوتی ہے۔ اس لئے ساری معلومات ہمیں رکھنی چاہیے۔۔۔۔ایک بات اور عرض کرنا چاہتی ہوں۔آرمکو سعودی عرب ہی میں الخبر میں ہے پہلے یہ امریکن کمپنی ہوا کرتی تھی اور اب عربوں ہی نے اسے خرید لیا ہے۔۔۔۔۔۔

ہر خطہ کی طرح یہاں بھی اچھے بھی ہیں اور برے بھی مگر ایک مچھلی تالاب کو گندہ کرنے کافی ہوتی ہے ۔ اللہ سب مسلمانوں کو ہدایت دے

وقار عظیم
31-08-2012, 08:19 PM

آپ کی بات سے مکمل طور پر ناتفاقی ہے مجھے۔۔۔اور نہایت دکھ ہوا مجھے کہ آپ ایسے خیالات رکھتیں ہیں آپ نے تو شاید یہاں مجھ سے دوگنا زیادہ عرصہ گزارا ہے
سعودیہ جیسا سکون اور اسلام کے نزدیک ملک پوری دنیا میں کہیں دکھا دیں مجھے۔۔میرا ملک پاکستان ہے اور میں کہتا ہوں پاکستان ہر معاملے میں سعودیہ سے کہیں پیچھے ہے
ارامکو کے بارے آپ کی معلومات بہت کم ہیں
آرامکو خالی الخبر میں نہیں جدہ میں بھی ہے
ارامکو کہاں سے گوروں کی ہو گئی ؟؟؟ارامکو تو سعودیہ کی ریڑھ کی ہڈی ہے
ارامکو اس کمپنی کا نام ہے جو سمندر سے یا زیر زمین تیل نکال کر اسے صاف کرتی ہے خام مال الگ کرتی ہے
اب تیل سعودیہ سے نکلے اور کمپنی گوروں کی ہو یہ ممکن نہیں ۔۔۔ہاں اس کی منیجمنٹ گوروں کے پاس تھی اور ابھی بھی ہے
اور یہ سعودیہ کی مجبوری ہے کیوں کہ ان کی اپنی عوام پڑھی لکھی نہیں ہے لہذا منیجمنٹ گوروں کو دینی پڑی اور ہم پاکستانی انڈین کو دے دیتے تا کہ ہم سفارشی بھرتی کر کر کے ان کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دیتے
سعودیہ کا کل رقبہ انتیس لاکھ مربع کلو میٹر ہے رقبے کے لحاظ سے یہ پاکستان سے چار گنا بڑا ملک ہے
جو بھی آتا ہے ارامکو کی بات کرتا ہے
آرامکو کا کل رقبہ شاید تین سو کلو میٹر بھی نا ہو
تین سو کلو میٹر کے دائرے میں ہونے والے فحاشی بے حیائی کی بنا پر باقی کے اٹھائیس لاکھ ننانوے ہزار سات سو کلو میٹر کے رقبے میں رہنے والوں کو رگڑ دینا کہاں کا انصاف ہے
اور ویسے کس بنا پر آپ کو یہ تالاب گندا لگا اور کون سی مچھلی ایسی لگی جس نے اسے گندا کر دیا؟
سونے جا رہا تھا لیکن آپ کے رپلائی نے تو نیند ہی اڑا دی

Misbah94
31-08-2012, 08:22 PM
بھائ جی اتنا غصہ نھیں کرتے~~

سونے جا رہا تھا لیکن آپ کے رپلائی نے تو نیند ہی اڑا دی[/SIZE][/COLOR][/FONT][/SIZE][/RIGHT]

وقار عظیم
31-08-2012, 08:25 PM
بھائ جی اتنا غصہ نھیں کرتے~~

لو جی کر لو بات
غصے اور دکھ میں فرق ہوتا ہے
لگتا ہے فورا پوسٹ رپورٹ ہو گئی آ گئے عزت مآب سائٹ ایڈمن صاحب

کوثر بیگ
31-08-2012, 08:56 PM
وقار بھائی یوں ناراض نہ ہو ابتدا میں امریکہ اور سعودیہ ساٹھ سال کا مشترکہ کنڑرکٹ پر کام کئے 60 سال مکمل ہونے کے بعد سعودیہ پوری طور سے خود ہی خرید لی۔۔۔۔

ہم اور آپ کو کیوں دیتے نہ ہم میں وہ ہمت ہے نہ پیسہ ہے نہ حکومت کرنے کا مادہ

آپ سچ کہتے ہیں میں 1981 مئی سے یہاں ہوں شاید آپ کی عمر سے بھی زیادہ اور میں یہ ہی کہنا چاہتی ہوں کہ تالاب میں پاؤں ڈال کر بیٹھنے سے زیادہ تالاب کی تل میں جانے والے اس میں تل چٹ کتنا ہے بہتر جانتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔آپ سے ایک بات اور کہنا چاہتی ہوں میں نے اچھائی اور برائی دونوں ہر جگہ ہوتی ہے بھی کہا ہے اور زیادہ مچھلیوں کی تعداد اچھی بھی بتائی ہے ۔ ہاہاہاہا اب آپ ناراض نہ ہو میرے بھائی میں بھی سعودی عرب کو بہہہت پسند کرتی ہوں یہاں تک کہ میاں کو وظیفہ ہونے کے بعد بھی ہم یہاں ہی رہنے کا سوچتے ہیں اور بچوں کو ملازمت یہاں کرنے مجبور کرتے ہیں اور داماد بھی یہاں ملازمت کرنے والے دیکھ رہے ہیں ۔۔۔ مگر پھر بھی جو سچ ہے میرے آپ کے چھپانے یا کہنے سے نہیں بدلنے والا بھائی ۔۔۔۔اللہ آپ کو خوش رکھے اب میں بھی جانے لگی ہوں آپ بھی سب سوچنا بند کرکے آرام سے سوجائے گا۔ اگر کچھ برا کہا تو سوری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر میرےتلخ تجربے شیئر کرنے لگی تو آپ یقین نہ کرے گے۔ اس لئے میری چپ ہی بھلی اچھی ہے ۔۔۔اللہ حافظ

کوثر بیگ
31-08-2012, 08:58 PM
لو جی کر لو بات

غصے اور دکھ میں فرق ہوتا ہے

لگتا ہے فورا پوسٹ رپورٹ ہو گئی آ گئے عزت مآب سائٹ ایڈمن صاحب

پر میں نے تو نہیں کی بھائی ۔۔۔۔۔اللہ آپ کو اچھا رکھے

وقار عظیم
31-08-2012, 09:03 PM
وقار بھائی یوں ناراض نہ ہو ابتدا میں امریکہ اور سعودیہ ساٹھ سال کا مشترکہ کنڑرکٹ پر کام کئے 60 سال مکمل ہونے کے بعد سعودیہ پوری طور سے خود ہی خرید لی۔۔۔۔

ہم اور آپ کو کیوں دیتے نہ ہم میں وہ ہمت ہے نہ پیسہ ہے نہ حکمت کرنے کا مادہ

آپ سچ کہتے ہیں میں 1981 مئی سے یہاں ہوں شاید آپ کی عمر سے بھی زیادہ اور میں یہ ہی کہنا چاہتی ہوں کہ تالاب میں پاؤں ڈال کر بیٹھنے سے زیادہ تالاب کی تل میں جانے والے اس میں تل چٹ کتنا ہے بہتر جانتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔آپ سے ایک بات اور کہنا چاہتی ہوں میں نے اچھائی اور برائی دونوں ہر جگہ ہوتی ہے بھی کہا ہے اور زیادہ مچھلیوں کی تعداد اچھی بھی بتائی ہے ۔ ہاہاہاہا اب آپ ناراض نہ ہو میرے بھائی میں بھی سعودی عرب کو بہہہت پسند کرتی ہوں یہاں تک کہ میاں کو وظیفہ ہونے کے بعد بھی ہم یہاں ہی رہنے کا سوچتے ہیں اور بچوں کو ملازمت یہاں کرنے مجبور کرتے ہیں اور دمام بھی یہاں ملازمت کرنے والے دیکھ رہے ہیں ۔۔۔ مگر پھر بھی جو سچ ہے میرے آپ کے چھپانے یا کہنے سے نہیں بدلنے والا بھائی ۔۔۔۔اللہ آپ کو خوش رکھے اب میں بھی جانے لگی ہوں آپ بھی سب سوچنا بند کرکے آرام سے سوجائے گا۔ اگر کچھ برا کہا تو سوری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر میرےتلخ تجربے شیئر کرنے لگی تو آپ یقین نہ کرے گے۔ اس لئے میری چپ ہی بھلی اچھی ہے ۔۔۔اللہ حافظ

برائیاں کہاں نہیں ہوتیں؟
میں تو خود کہتا ہوں
سعودیہ میں جوا ہوتا ہے،شراب پی جاتی ہے،چرس پی جاتی ہے،اللہ معاف کرے زنا بھی ہوتے ہیں،متعصب بھی ہیں۔۔۔پچھلے صفحات پر جائیں میں نے لکھا ہے کہ یہاں یہ سب ہوتا ہے یہاں کونسے فرشتے رہتے ہیں یہ لوگ بھی برے ہیں

لیکن یہاں سب کچھ عام نہیں ہے

یہ لوگوں کی عادت نہیں بن چکا۔۔۔۔جیسے پاکستان کو ہی لے لیں کسی بھی شعبہ زندگی میں نظر ڈالیں اچھے لوگ ڈھونڈنے پڑتے ہیں یہاں کسی بھی شعبہ زندگی میں برے لوگ ڈھونڈنے سے ہی ملتے ہیں

یہ حرم کا صحن ہے جہاں دس سے پندرہ ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے
http://3.bp.blogspot.com/_QjAQxhBh3Q4/SHtFAnIfpMI/AAAAAAAAA38/eOnSderop4M/s400/MAKKAH-PAAK-5.jpg

یہ حجر اسود ہے جو کعبہ کے اندر پیوست ہے

http://www.mushkilkusha.com/picture/53s.jpg
جیسے ہی اذان ہوتی ہے حجر اسود کو چومنے والوں کو ہٹا دیا جاتا ہے کہ اب بس نماز کے بعد
اذان کے بعد سے لے کر نماز کے ختم ہوتے تک اس حجر اسود کی نگرانی کے لیے صرف ایک پولیس والا کھڑا ہوتا ہے کہ کوئی اسے چومنے نہ آئے
اب اندازہ لگائیں پندرہ ہزار لوگ بیٹھے ہیں اور سب کے سامنے وہ پتھر ہے جسے چومنے کے نہایے دھکم پیل ہوتی ہے کس کو کہنی لگی اس کے دانت ٹوٹ گئے کسی کو دھکا لگا وہ زمین پر جا پڑا
لیکن اس وقت یہ پتھر بالکل سامنے ہے اور نظر آ رہا ہے نماز کے بعد تو اتنا رش ہو جائے گا نظر بھی نہیں آئے گا
اس پندرہ ہزار کے ہجوم میں سے کسی کی جرات نہیں ہوتی اس پتھر کے قریب بھی پھٹک جائے
وجہ؟ صرف ایک پولیس والا جو اس کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے
جو لوگ کرپٹ نہیں ہوتے ان کا رعب اللہ نے ایسے دلوں میں ڈالا ہوتا ہے
ہمارے ملک میں تو سڑک پر لٹا کر ایس ایچ اوہ کی وہ دھلائی ہوتی ہے کہ وہ ماجا دودھ والا لگنے لگتا ہے

SheriMian
31-08-2012, 09:10 PM

سوری وقار بھائی یہاں پہ میں آپ کی بات سے اختلاف کروں گا
پاکستانی پولیس بھی کوئی دودھ کی دھلی نہیں ہے کہ عوام اس کو سر پہ بٹھائے یا اس کی پوجا کرے کہ واہ کیا پولیس ہے ظاہر ہے جو وہ کرتے ہیں وہی بھگتتے بھی ہیں۔
اگر سعودی عرب میں ایک پولیس والا کھڑا ہوتا ہے تو لوگوں کو کم از کم یہ تو یقین ہوتا ہی ہو گا کہ وہ ان کے ساتھ زیادتی نہیں کرے گا۔
جبکہ اگر پاکستان میں ایسا ہو تو اس پولیس والے کے پاس لاکھوں پاسیبلیٹیز آ جاتی ہیں اپنا کام نکالنے کی۔

وقار عظیم
31-08-2012, 09:17 PM

آپ تو میری بات سے اتفاق کر رہے ہیں بھائی جان
میں نے لکھا تھا کہ
جو کرپٹ نہیں ہوتے ان کا رعب اللہ نے دلوں میں ڈالا ہوتا ہے یعنی جیسے یہ سعودیہ کی پولیس کرپٹ نہیں ہے پندرہ ہزار کے ہجوم کو ایک ہی عام پولیس والا کافی ہے
پاکستان کی پولیس کرپٹ ترین پولیس ہے ان کے عام پولیس والے کو تو چھوڑیں ان کے ایس ایچ اوہ کا رعب نہیں ہے

HJaved
31-08-2012, 09:34 PM
متفق۔
سعودی عرب واقعی صحیح اسلامی ملک ہے کہ جہاں اسلامی قانون نافذ ہے۔ بات اچھے برے لوگوں کی نہیں کہ اچھائی برائی تو فطرت ہے ،بات ہے قانون کی بالادستی کی۔ چونکہ قانون سخت اور عمل پیرا ہے اس لیے لوگ بھی ٹھیک رہتے ہیں۔ فطرت تو حکومت ٹھیک نہیں کر سکتی ہاں سزا دے کر اوروں کو عبرت دلا سکتی ہے۔ اس لیے سعودیہ میں سکون کی زندگی ہے۔

ایک وہ ملک ہو جہاں کی حکومت اتنی مضبوط ہو کہ کوئی سر عام غلط کام کی جرات نہ کر سکے اور ایک وہ ملک جہاں کی حکومت ہی کرپٹ ہو اور کوئی پوچھ نہ ہو تو کون سا ملک اچھا کہلائے گا ؟ تو میرے خیال میں شاید یہی بات وقار بھائی کہنا چاہتے ہیں۔

وقار عظیم
31-08-2012, 09:36 PM

اللہ پاک آپ کو خوش رکھے آپ نے الفاظ کا بہترین استعمال کر کے میرے دل کی بات کہہ دی
یہی میرا پوائنٹ ہے

رفعت
01-09-2012, 04:27 AM
ویسے آرامکو کا اتنا ذکر ہو رہا ہے آرامکو سعودیہ کے ہر بڑے شہر میں ہے اور وہ بھی سعودیہ کا حصہ ہی ہے

میں نے خود دیکھا ہے اندر سے سارا ایریا ایک بار نہیں کئی بار

باقی ہاں قانون ہے پردے کا بہت اچھا ہے مجھے بہت پسند ہے
اندر کھاتے جو مرضی ہو اوپر عایا پہننا ۔باہرنکلتے وقت ڈھکا ہواہونا ۔۔یہ سب مجھے بھی بہت پسند ہے
کرہٹ لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں
یہاں بھی ہیں
پولیس والے بھی
ایک بار ہمیں ٹکرا تھا
رات کے ٹایم ہماری گاڑی روک لی
سب پیپرز چیک کیے پھر کہا کہ اسپیڈ تیز تھی حالانکہ اسپیڈ لمٹ سے بھی کم تھی
خیر چپ ہو گئے بول الاو ٹکٹ دو
نہیں دی کہ نہیں ٹکٹ نہیں مجھے سو ریال دو
انہوں نے ساف جواب دے دیا
تو بولا اچھا فون میں کریڈٹ کروا کے دو وہ بھی منع کیا
تو ان کا فون لے لیا اور سارا کریڈٹ ختم کر کے ہمیں واپس کیا ۔۔

تو بھائی میرے اچھے برے لوگ ہر جگہ ہیں
بات کہنے والی تو نہیں لیکن

باہر بہت پردہ لیکن سگنل پر کھڑے کھڑے ہی فون نبمر کے تبادلے

پھر میں جب بھی اپنی ہمسائی کے گھر جاتی ہوں اس کی طرف دیکھ نہیں سکتی ۔۔وجہ اس کا ڈریس

لیکن جب باہر نکلتی ہے وہ تو بالکل ڈھکی ہوئی

تو ہوتا یہاں بھی سب کچھ ہے

لیکن چھپ چھپا کے کہ پکڑے گئے تو سزا ہو گی

جو کہ ہو جاتی ہے

ایک اور اچھی بات یہ کہ
یہاں کی گورنمنٹ کوئی بھی فتنہ شروع ہوتے ہی اس کے خاتمے کی کوشش کرتی ہے اور الحمدللہ کامیاب بھی ہوتی ہے

وقار عظیم
01-09-2012, 04:37 AM

ٹھیک ہے یہاں سب کچھ ہوتا ہے آپ کو ایک پولیس والا بھی ٹکر گیا یہاں بے پردگی بھی ہے سب کچھ ہے
ایک لمحے کو یہاں کی برائیوں کی شرح کو پوری دنیا کے باقی ممالک سے موازنہ کریں
آپ کو یہاں آٹھ دس سال میں ایک پولیس والا ایسا ملا ہے پاکستان یا ملائشیا ہوتیں تو ایک رات میں ہی آٹھ نو ایسے ٹکر جاتے
اور گھر میں جو ان کے لباس ہیں آپ کو علم ہو گا کہ ہر سعودی نوجوان اس وقت تک شادی نہیں کرتا جب تک الگ گھر نہ لے لے
اب اس گھر میں میاں بیوی دونوں نے رہنا ہے۔۔۔بیوی جیسے مرضی کپڑے پہنے اسے تو دیکھنا اس کے شوہر نے ہی ہے
آپ نے اس لباس میں دیکھا ۔۔۔آپ کے لیے وہ غیر محرم نہیں ہے کسی غیر محرم کے سامنے اسی لباس میں کبھی جاتے نہیں دیکھا ہو گا آپ نے؟
اور فون نمبرز کے تبادلے واقعی تشویش ناک بات ہے لیکن پاکستان اور یورپ میں رہنے والے روشنی ڈالیں وہاں آن سٹریٹ کیا کیا ہوتا ہے
اور یہاں جب جب فتنہ اٹھنے کی کوشش کرتا ہے اسے دبا دیا جاتا ہے یہاں فتنہ بس ایک ہی فرقہ اٹھاتا ہے نام لوں گا تو جنگ چھڑ جائے گی
پرسوں بھی اس فرقے کے آٹھ لوگ ریاض سے پکڑے گئے

وقار عظیم
01-09-2012, 04:45 AM
ملائشیا بھی مسلم ملک ہے وہاں کی کرنسی بھی سعودیہ سے زیادہ طاقتور ہے وہاں کے حکمران بھی سادہ ہیں لیکن پھر بھی وہاں رشوت کی شرح اتنی زیادہ عام ہے کہ آپ کو اپنا جائز کام کروانے کے لیے بھی ہزاروں ڈالرز دینے پڑے ہیں
آج تک ایسا نہیں ہوا کہ وہاں ہمیں کوئی ایماندار پولیس والا ملا ہو ڈرائیونگ سیٹ پر کسی انٹرنیشل کو دیکھ کر ان کی ویسے ہی باچھیں کھل جاتیں ہیں کہ اسے تنگ کر کے اس سے تگڑا مال ہاتھ لگ سکتا ہے
ایک دن ہم تین کلاس فیلوز کہیں جا رہے تھے پولیس نے روکا گاڑی کے پیپر لائسینس سب کاغذات پورے تھے
اسے کچھ اور نہ سوجھا بیک سیٹ پر بیٹھے میرے دوست کو ہی اتار لیا تم نے بیلٹ نہیں باندھی
ہم سب حیران پریشان بیک سیٹ پر بیلٹ کا قانون کب سے ملائشیا میں آ گیا
اس کا پاسپورٹ لے لیا کہتا یا پانچ سو ڈالرز کا چلان بھرو یا ویسے ہے سو ڈالرز دے دو
اب یہ تو حال ہے

Sadia M.
01-09-2012, 05:42 AM
نائس تھریڈ وقار ۔ اس بہانے سعودی عرب کے بارے میں ھماری معلومات میں بھی اضافہ ھورہا ھے۔

اور رفعت سے متفق کہ یہاں لیڈیز گیدرنگ میں عربی عورتوں کو میں نے بھی دیکھا ھے کہ عبایا کے نیچے انکے ڈریسز ایسے ھوتے ھیں کہ دیکھتے ھوے شرم محسوس ھو اور انکو دیکھ کر مجھے یہی خیال آیا تھا کہ کیا پردہ صرف نامحرم سے ہی ھوتا ھے، کیا عورت کو عورت سے اور مرد کو مرد سے حیا کرنے کا درس ہمارا مذہب نہیں دیتا ھے۔ لیکن کئی لحاظ سے اور دین کو فالو کرنے میں وہ لوگ ہم سے بہت بہتر ھیں۔

وقار عظیم
01-09-2012, 05:44 AM
نائس تھریڈ وقار ۔ اس بہانے سعودی عرب کے بارے میں ھماری معلومات میں بھی اضافہ ھورہا ھے۔

اور رفعت سے متفق کہ یہاں لیڈیز گیدرنگ میں عربی عورتوں کو میں نے بھی دیکھا ھے کہ عبایا کے نیچے انکے ڈریسز ایسے ھوتے ھیں کہ دیکھتے ھوے شرم محسوس ھو اور انکو دیکھ کر مجھے یہی خیال آیا تھا کہ کیا پردہ صرف نامحرم سے ہی ھوتا ھے، کیا عورت کو عورت سے اور مرد کو مرد سے حیا کرنے کا درس ہمارا مذہب نہیں دیتا ھے۔

بات بجا ہے آپ کی لیکن جب اعتراض کرنے کی نیت ہو تو اعتراض تو اس بات پر بھی ہو جاتا ہے کھاتے وقت منہ کیوں ہل رہا ہے

Sadia M.
01-09-2012, 05:57 AM
اپنی بات کا مطلب بھی اب آپ خود سمجھا دیں۔ آپ سے ڈرتے ڈرتے بہت نرمی سے اہک بات کہہ رہی ھوں کہ وقار بھائی جب تھریڈ بناتے ھیں تو دوسروں کی رائے کا بھی احترام کرتے ھیں اور مخالف آرا کو خندہ پیشانی سے برداشت کرتے ھیں۔ ویسے بھی آپ کی زیادہ تر باتوں سے تو میں متفق ھی ھوں۔ اگر آپ کو میری بات بری لگی ھو تو معزرت خواہ ھوں

وقار عظیم
01-09-2012, 06:05 AM

لا حول ولا قوۃ الا باللہ
یہاں ایک مزے کی بحث چل رہی ہے میری رائے میں یہاں کا معاشرہ دوسرے ممالک کی نسبت بہتر ہے جو میری رائے نہیں مانتے وہ اپنی دلیل دیتے ہیں جواب میں اپنی رائے کا دفاع کرتا ہوں
اب میں اپنی رائے کا دفاع کرنے کا حق تو رکھتا ہوں
اور پچھلی پوسٹ پڑھیں آپ کی بات کی تائید میں نےپہلے کی کہ آپ کی بات بجا ہے آگے جو کچھ لکھا اس کا مطلب یہ تھا کہ اب اعتراضات ڈھونڈنے پر آئیں تو ہزار مل جائیں گے کچھ جائز ہوں گے کچھ ناجائز ہوں گے لیکن آپ پتا نہیں بات کہاں لے گئیں
تلخ بات کرنے کی میری عادت ضرور ہے لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ کاٹ کھانے کو دوڑتا ہوں
اور سعودیہ کے نظام کی خرابیاں تو میں خود اپنے منہ سے بتا رہا ہوں متعصب ،اسراف سب کچھ ہے
باقی کچھ برا لگا ہو تو معذرت
میرا خیال ہے میں مزید اس ڈسکشن سے نکل ہی جاؤں تو بہتر ہے
اور ایک بات اگر میں اس تھریڈ میں بحث نہ چھیڑتا سب کی بات پر اوکے سر اوکے میڈم کہتا
دو پیجز بعد تھریڈ رک جاتا یا شاید دو پیج تک بھی نہ جاتا اور پھر یہ سیکشن کے بیک پیجز پر جا کر ایسا گم ہوتا کہ ڈھونڈے سے ہی ملتا

Sadia M.
01-09-2012, 06:12 AM
اس بات کو اب رفع دفع کریں اور بڑی بہن کی حیثیت سے کہہ رہی ھوں کہ ڈسکشن جاری رکھا جائے ھم سب پڑھ رہے ھیں

وقار عظیم
01-09-2012, 06:14 AM
اس بات کو اب رفع دفع کریں اور بڑی بہن کی حیثیت سے کہہ رہی ھوں کہ ڈسکشن جاری رکھا جائے ھم سب پڑھ رہے ھیں

اب تو میں اپنا ترپ کا پتا شو کرنے لگا تھا اپنا ایک دو سال پرانا آرٹیکل جو کہ عربوں کے بارے لکھا تھا

وقار عظیم
01-09-2012, 06:24 AM
کچھ عرصہ قبل ایک فورم پر ایک پاکستانی چاچا جی نے سعودیہ کو بدعتی اور کافر ملک کہا ساتھ ہی سعودی عوام پر فتوے دینے شروع کر دیے مسئلہ صرف یہ تھا چاچا جی کا اقامہ یعنی رہائشی اجازت نامہ تجدید نہیں ہو رہا تھا
ان کے جواب میں ایک آرٹیکل میں نے لکھا تھا جو یہاں بھی پوسٹا تھا جس میں پاکستان بمقابلہ سعودیہ دکھایا گیا تھا
میرا خیال ہے اس آرٹیکل کی اصل جگہ یہ تھریڈ ہے

وقار عظیم
01-09-2012, 06:33 AM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
کل صبح فورم کے سرورق پر ایک بھائی کی تحریر دیکھی جو کہ سعودیہ میں موجود پاکستانیوں کے مسائل پر مبنی تھی اور اس میں سعودی عوام اور سعودی سسٹم پر کافی تنقید کی گئی تھی
میں ان بھائی کا اور ان جیسے جو بھائی اس چیز کا شکار ہیں ان کے جذبات کی قدر کرتا ہوں اور اللہ پاک سے دعا ہے کہ ان کی مشکلات آسان فرمائے
اسی سے میرے ذہن میں خیال آیا کیوں نا آپ سب سے عربوں کا تفصیلی تعارف کروایا جائے
ان کی عادات رہن سہن کا بتاوں اور کچھ اس کے اسلامی افکار کا بتاوں تاک ان لوگوں*کو کچھ افاقہ ہو جو سعودیوں کو کتا،بدعتی ،خبیث کافر مرتد بلاتے ہیں
اور پاکستان میں ہی کئی مسجدوں میں نجدی کتے کے نعرے لگتے ہیں
ہمارے کئی پاکستان بھائی ماشاء اللہ عمرہ کرنے جاتے ہیں حرمین شریفین کے امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے وجہ پوچھو تو جواب ملتا ہے کہ یہ لوگ بدعتی ہیں ہم نے پیچھے نماز نہیں پڑھیں گے۔۔
ایک چیز کا تو میں دل سے قائل ہوں بے شک ہماری عدالتیں وقت پر فیصلہ نہ کرتی ہوں لیکن ہمارے کچھ بھائی سبحان اللہ موقع پر ہی کسی شخص کے ایمان کو جانچ لیتے ہیں اور اس کی جنت دوزخ کا یوں فیصلہ کر دیتے ہیں جیسے نعوذباللہ روز قیامت اللہ پاک نے انہی بھائیوں کو کہنا ہے کہ لوگوں*کا حساب تم لو
آب سب سے عربیوں کا تعارف اس لیے میں بہتر کروا سکتا ہوں کہ پچھلے کچھ سال سے سعودیہ میں مقیم ہوں اور میرا اٹھنا بیٹھنا کھانا پینا ان عرب لوگوں کے ساتھ ہی ہے
مجھے اگر کوئی عجمی پہلی ملاقات میں ملتا ہے تو مجھے مصری سمجھتا ہے
یہاں ملائیشیا میں تو میری اٹھنا بیٹھنا سو فیصد عربوں میں ہے بلکہ یہاں آکر تو انھیں اور جاننے لگا اور میرا نالج میرا مشاہدہ صرف سعودیوں تک نہیں رہا بلکہ یمنی،عمانی،اماراتی،جارڈین ،کویتی کے بارے بھی بڑھ گیا ہے

ان بھائیوں کے نام کچھ باتیں جو نجدی کتے سعودی کافر سعودی بدعتی کے نعرے لگاتے ہیں(یہ سب میرا ذاتی مشاہدہ ہے کسی تاریخ*کی کتاب کی باتیں نہیں بتاوں گا اگر میں ایک فیصد بھی مبالغہ شامل کروں تو میں ذمہ دار اس کا

اسلام کے پانچ رکن ہیں
سب سے پہلے بات کرتے ہیں توحید کی
عربوں کی توحید تو اتنی مشہور ہے کہ اب پاکستان کے نامور علماء کرام بھی الزام تراشی کرتے ہیں کہ یہ لوگ بس توحید کی محبت میں ہی رہ گئے رسالت کو بھول گئے یعنی ان کی توحید کی محبت کے وہ لوگ بھی قائل ہیں
توحید پر میں زیادہ بات نہیں کروں گا مجھ پر بھی کفر کے فتوے لگ جائیں گے

نماز
جو بہن بھائی سعودیہ میں رہتے ہیں وہ بھی اس بات کو جانتے ہوں*گے کہ سعودیہ کی نوے فیصد سے زیادہ آبادی پانچ وقت کی نماز کی پابند ہیں ۔۔ان کا دل کرے نہ کرے ،سستی غالب ہو شاٹس پہنے ہوں تازہ تازہ سگریٹ پی کے ہٹے ہوں کچھ بھی ہو باجماعت نماز کے لیے مسجد آتے ہیں
نماز پڑھتے جمائیاں لیں یا سامنے گزرنے والے کو دیکھیں وہ ان کا اللہ کا معاملہ ہے کہ اللہ ان کی نماز قبول کرے نہ کرے یا ثواب کم دے یا پورا دے لیکن ایک بات تو کنفرم ہو گئی نا وہ ہے ان کی نماز کے ٹائم مسجد میں حاضری۔۔مالک نے بلایا غلام دوڑا دوڑا آیا اور اس کے آگے جھکا اور سجدہ کیا۔۔۔
جہاں میں رہتا ہوں سعودیہ میں وہ علاقہ زیادہ بڑا نہیں ۔۔اس علاقے میں تین مساجد ہیں۔جو مسجد میرے گھر کے قریب ہے اس میں فجر کی نماز کے وقت جو کہ سب سے مشکل اور بھاری نماز ہوتی ہے طبعیت پر ۔۔۔بستر سے اٹھ کے جانا۔۔مشکل کام ہے۔۔لیکن مالک کا حکم ہے ماننا تو ہو گا ہی۔۔فجر کی نماز کے وقت نمازیوں کی تعداد تین سے ساڑھے تین سو تک ہوتی ہے ۔۔سبحان اللہ۔۔۔حالانکہ میں بتا چکا ہوں علاقہ زیادہ بڑا نہیں ہے اور مساجد بھی تین ہیں*۔۔پھر بھی فجر کی نماز میں*تین سے ساڑھے تین سو تک نمازی۔۔۔
یہاں ملائیشیا میں میں جس علاقے میں رہتا ہوں یہ علاوے ہماری یونیورسٹی کی وجہ سے ہی اآباد ہے یعنی اب ارد گرد طالب علم ہی رہتے ہیں ۔۔چار رہائشی ٹاون ہیں ہر ٹاون کی ایک مسجد ہے ۔۔۔ٹاون کے مالکان نے مساجد بنا کر چھوڑ دیں کہ لوگ آتے جائیں اور خود ہی نماز پڑھیں۔۔یہاں بھی اللہ پاک نے یہ سعادت عربوں کو ہی دی۔۔حالانکہ اسی ممالک کے طلبا پڑھتے ہیں میری جامعہ میں۔۔لیکن ان چار کے چار مسجدوں کو عربوں نے آباد کیا۔۔۔۔چار کی چار مساجد کے امام عربی ہیں جو کہ طلباء*بھی ہیں۔۔کسی بھی نماز میں چلے جاو مسجد میں موجود نمازیوں میں ستر فیصد عربی ہوتے ہیں ۔۔جہاں اسی ممالک کے طلباء پڑھتے ہوں وہاں کی مساجد پر بھی یہ نجدی چھاگئے ۔۔۔
سعودیہ کی کسی مسجد میں چلے جائیں ۔۔ایک ہی صف میں وہابی،اہل حدیث،بریلوی،حتی کے شیعہ بھی نماز پڑھتے نظر آئیں گے،،وہاں نماز کے بعد کوئی آپ کو نہیں کہے گا بھائی آپ نے نماز غلط پڑھی ہے سنت کے مطابق نہیں*نماز لوٹائیں۔۔۔اس طرح کی باتیں نام نہاد پاکستان میں ہی سننے کو ملتیں ہیں۔۔
ایک ماہ قبل میں چھٹیوں میں سعودیہ گیا تھا جمعہ کا دن تھا میں کرکٹ کھیلنے گیا تھا۔۔۔گراونڈ میں ہی عصر کا ٹائم ہو گیا میں نے پانی کی بوتل خریدی اور وضو کر لیا وہ پانی کی بوتل ڈھائی سو ملی لیٹر کی تھی اس سے میں نے ایک اکیلے بندے نے وضو کیا۔۔۔میں سوچا اکیلا کیوں نماز پڑھوں کسی کو ساتھ ملا لیتا ہوں ۔۔اردگرد پاکستانی کرکٹ کھیل رہے تھے۔۔۔بہت لوگوں کو کہا بھائی آجاو عصر کا ٹائم ہے نماز پڑھیں آگے سے مختلف جوابات ملے جو کہ کچھ یوں تھے
کپڑے خراب ہیں
پڑھو یار آپ۔میرے لیے بھی دعا کرنا
آپ چلو میں آیا
نئے مسلمان ہوئے ہو

کچھ دور چھوٹے چھوٹے عربی بچے جن کی عمریں بارہ سے پندرہ سال کے درمیان تھیں فٹ بال کھیل رہے تھے میں ان کے پاس گیا میں کہا نماز کا ٹائم ہے آو نماز پڑھیں ۔۔۔
فورا کہتے یاللہ(یعنی چلو
پھر مسئلہ ہوا پانی نہ ملے۔۔۔میں نے پانی کی بوتلیں خریدیں ایک ایک کے ہاتھ میں ایک ایک دے دے
بارہ سال کے ایک بچے نے مجھے یہ کہہ کر شرمندہ کر دیا کیوں اصراف کر رہے ہو ہم ایم بوتل سے تین لڑکے وضو کر سکتے ہیں
اور ڈھائی سو ملی لیٹر کی ایک بوتل سے تین لڑکوں نے وضو کر کے بھی دکھایا مجھے اور میرے ساتھ نماز پڑھی۔۔۔انہیں بدعتی ،کتے،کافر،مرتد کہتے ہیں*ہمارے پاکستانی لوگ
جس کی داڑھی نہ ہو اسے اذان نہیں دینے دیتے پاکستان میں اسے تو ایسی نظروں سے دیکھا جاتا ہے پاکستان کی مساجدمیں جیسے مومنوں کی صف میں کوئی ناپاک مشرک گھس آیا ہو۔۔
ماشاء اللہ سے سعودیوں کو نجدی کتے کہنے والے لوگوں کے ملک یعنی ہمارے پاکستان میں پچانوے فیصد لوگ بے نمازی ہیں پچانوے فیصد۔۔۔جو پانچ فیصد نماز پڑھتے ہیں ان کی آج تک جنگ چلی آ رہی ہے کہ ہاتھ کہاں باندھیں۔۔۔رفع یدین کریں*کہ نا،آمین اآہستہ کہیں یا باآواز بلند
مسجد کے منبر پر بیٹھ کر اپنے ہی مسلمان بھائی کو کافر ،مرتد کہہ رہے ہوتے ہیں
بریلوی کہتے ہیں دیو بندی کافر،دیوبندی کہتے ہیں بریلوی کافر۔۔ایک مثال دے رہا ہوں۔۔یعنی انہوں نے تو اگلے بندے کے کلمہ گو ہونے کی لاج بھی نہ رکھی کہ کچھ نہ سہی کم از کم کلمہ تو پڑھا ہے اس نے اسے کافر نہ کہوں ۔۔۔نہ اس کے فرقے کے علماء کو رگڑوں۔۔۔لیکن نہیں۔۔اپنی دکانداری بھی تو چلانی ہے انہوں*نے۔۔۔
نماز کے ٹاپک پر بہت بات کر سکتا ہوں لیکن ایک آخری قصہ حلفیہ بیان کرتا ہوں
دو ہزار نو میں میں ایک انٹرنیٹ کمپنی میں*کام کرتا تھا اور انہی دنوں تعلیم کے لیے ملائیشیا کے وزے کی کوششیں بھی کر رہا تھا۔۔۔فاسٹ نیٹ نام کی یہ کمپنی جدہ میں شارع ستین کے پاس ہے۔۔کمپنی کا مالک پاکستانی ہے پیچھے سے ملتان کا رہنے والا ہے مجھے دو ماہ بعد کمپنی سے فارغ کر دیا گیا ایک وجہ یہ بتائی گئی کہ تم اذان کے وقت سارے کام چھوڑ کے مسجد کیوں چلے جاتے ہوں عین نماز کے وقت بھی تو جا سکتے ہو۔۔۔سبحان اللہ ۔۔
قریبا تین ماہ میں بے روزگار رہا اللہ کا کرنا ایسا ہوا مجھے شارع خالد بن ولید روڈ پر مرکز ولید التجاری میں سیکنڈ فلور پر ایک کمپنی الصحفا میں جاب ملی بطور نیٹ ورکر۔۔۔پوارا ایڈریس بتا دیا ہے کوئی جا کے کمپنی کا اآفس وزٹ بھی کر سکتا ہے۔۔۔میرے دو باس تھے دونوں پکے سعودی تھے اور اذان کے فورا بعد نعرہ لگا دیتے تھے وقار یااللہ الصوۃ( وقار چلو نماز کا وقت ہو گیا

روزہ

اب کیا بتاوں آپ کو اپنے ارد گرد ہی دیکھ لیں کتنے فیصد پاکستانی روزہ رکھتے ہیں اور کتنے فیصد روزہ رکھ کے اس کی حرمت کا خیال کرتے ہیں*یعنی گالی نہیں دیتے،غیبت نہیں کرتے گانے نہیں سنتے موویز ڈرامے نہیں دیکھے
وہ بہن بھائی جو سعودیہ میں رہتے ہیں اور پاکستانی ہیں اپنے ذہن میں ایک رمضان کے مہینے میں*پاکستان کا امیج لائیں اور ایک سعودیہ کا امیج لائیں اپنی ایمانداری سے خود ہی بتا دیں کونسا ملک روزوں کے مہینے میں رمضان کی حرمت کا پورا خیال رکھتا ہے
رمضان میں سعودیہ میں مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے افطار کا بندوبست ہوتا ہے اگر آپ چاہیں آپ بھی کچھ شیئرنگ کر سکتے ہیں
ہر دوسرے ٹریفک سگنل پر روزہ کھلنے سے کچھ وقت پہلے کوئی نا کوئی سعودی ثوب(اپنا روایتی لباس پہنے ہاتھ میں چھوٹے چھوٹے ڈبے لے کر کھڑا ہو گا اور گاڑی میں بیٹھے لوگوں کو دیتا ہے کہ یہ لو افطاری کا وقت ہو رہا ہے تم سفر میں ہو افطار کر لینا اور یہ کام وہ بغیر کسی اجرت کے کرتا ہے مقصد اللہ کی رضا ہوتی ہے
چوبیس سال کا ہو گیا ہوں میں ۔۔دس سال ہو گئے سعودیہ میں*عربیوں میں بیٹھتے ہوئے اآج تک نہیں دیکھا بغیر سی شرعی عذر کے کسی سعودی بالغ لڑکے کو روزہ چھوڑتے
پاکستان کا حال آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں
مکہ میں*افطاری کا حال سن لیں

دنیا کی سب سے بڑی افطاری خانہ کعبہ میں ہوتی ہے۔ یہاں افطاری کے لیے بچھائے جانے والے دسترخوان کی لمبائی 12کلومیٹر ہوتی ہے ۔ یہ طواف کی جگہ بچھایا جاتا ہے۔ اس پر روزانہ 12لاکھ روزے دار افطاری کرتے ہیں۔

جس پر روزانہ 10لاکھ سعودی ریال خرچ ہوتا ہے۔ افطار کے دوران روزہ داروں کو روزانہ 50لاکھ کھجوریں اور20لاکھ آب زم زم کی بوتلیں فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ جوس، دودھ اور کیک سے بھی تواضع کی جاتی ہے۔
دنیا کی یہ سب سے بڑی افطاری صرف 10منٹ میں سمیٹ لی جاتی ہے اور فرش دھو لیا جاتا ہے۔
اور حیران کن بات بتاوں
اس کام میں ایک فیصد بھی گورنمنٹ کا پیسہ خرچ نہیں ہوتا سب دستر خوان اہل استطاعت سعودی لوگ لگواتے ہیں۔۔جو لوگ مکہ میں روزہ افطار کر چکے ہیں انہوں نے وہاں دیکھا ہو گا کہ مختلف کمپنیوں کے لڑکے دستر خوان لگا رہے ہوتے ہیں انہوں نے جیکٹ پہنی ہوتیں ہیں جن پر ان کی کمپنی کا نام لکھا ہوتا ہے کہ ہمارا دستر خوان اس کمپنی کے تعاون سے ہے یعنی حکومت کا کوئی پیسہ نہیں ہوتا اس میں سارا پیسہ عوام کاہوتا ہے
تھریڈ بہت لمبا ہو گیا ہے زکوۃ اور حج پر پھر کبھی بات کروں گا ان شإ اللہ۔۔۔
وہاں کے نظام کی بھی پھر کبھی بات کروں گا کہ ایسا کیوں ہے کہ غیر ملکیوں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے
اگر کوئی بہن بھائی میری کسی بات سے ہرٹ ہوا ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں
اگر میرا یہ تھریڈ رول کے خلاف ہے انتظامیہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے حذف کر دے ان شاء اللہ میری طرف سے کوئی شور شرابا نہ ہو گا
یہاں میں نے یہ نہیں بتانے کی کوشش کی کہ وہ لوگ فرشتے ہیں نعوذ باللہ نبی ہیں
ہاں یہ ضرور بتایا ہے کہ جیسے بھی ہیں ہم سے بہت اآگے ہیں
ہمارے اپنے دامن اتنے داغدار ہیں اور ہم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے باز نہیں آتے ۔۔اپنے گریبان میں نہیں جھانتے ہم لوگ اسے لیے تو دوسروں کے ہاتھ ہمارے گریبان پر ہیں۔۔
اپنے کمنٹس ضرور دیجیے گا
کیا واقعی نجدی کتے ہیں؟بدعتی ہیں۔مرتد ہیں کافر ہیں؟

رفعت
01-09-2012, 07:35 AM
اچھا تھریڈ ہے بند نہ کریں بھئی
سب سے پہلے تو ایک چھوٹی سی غلطی کی اصلاح کر دوںبرا مت مانیے گا
لفظ یاللہ نہیں یلا ہوتا ہوتا ہے جس کا مطلب چلو ہے
بالکل یہاں نماز کے وقت لوگ چاہے مالز میں ہوں چاہے راستے میں۔۔نماز پڑھنے لگ جاتے ہیں
کئی بار ہم لمبے سفر پر نکلتے ہیں جیسے مکہ یا ریاض
تو راستے میں نماز کا وقت ہو جایے تو ہم پٹرول پمپ تک پہنچتے ہیں کہ مسجد بھی ہو گی تو وہاں نماز پڑھیںگے لیکن کئی سعودی لوگ پوری فیملی ریت پر ہی کپڑا بچھا کر نماز پڑھتے ہیں۔۔
برائیاں بھی ہیں لیکن یہ لوگ ان کو روکنے کا پورا انتظام کرتے ہیں

جیسے
یہاں فیشن ایبل عبایا بہت ان ہو گئے تھے ایسے عبایا جن کے اوپر عبایا کی ضرورت ہو
تو پہلے یہ بات جمعہ کے خطبوں عید کے خطبوں میںکہی گئی پھر ایک دم سے ساری دکانوں پر چھاپا ہوا اور سارے عبایے غایب
اب اس شہر میں جہاں میں رہتی ہوں مجھے ایک سال ہو گیا لیکن ایک بھی عورت فیشن زدہ عبایے میں نہیں دکھی۔۔
ریاض میں بنگالی لوگوں نے کافی غلط کام شروع کیے
ایک بلڈنگ کی بیسمنٹ کو وہ کیا کہتے ہیں جہاں شرابیں اور ڈانسز ہوتے ہیں وہ جگہ بنایا مجھے نام ذہن میں نہیں آرہا۔۔
جب خبر کی گئی تو اس بلڈنگ کو تمام سی ڈیز اور آلات سمیت جلادیا گیا۔۔۔
یہاں جو پکڑا گیا اس کی خیر کم ہی ہوتی ہے چاہے وہ امیر ہو یا غریب
دین داری کی بات نہیں کروںگی کہ وہ بندے اور اللہ کا معاملہ ہے
کئی سعودی اہیسے اچھے کہ بس ان کو دیکھ کر لگے کہ سعودیز ہوتے ہی اچھے ہیں اور کئی ایسے گندے کہ بس

وقار عظیم
01-09-2012, 07:41 AM

نشاندہی کا ڈھیررر سارا شکریہ
میں نے پہلے بھی سنا تھا کہ ریاض میں بنگالی ڈان ہیں
ہاہاہاہاہاہاہ اتنی ہنسی آئی تھی یقین کریں جب بنگالی کہ ساتھ میرے دوست نے ڈان کہا تو
انھیں تو یہاں جدہ میں پہلے تو سعودی ہی سانس نہیں لینے دیتے سعودیوں کے بعد اگر یہاں یہ بدمعاشی کرنا چاہیں تو پاکستانی ہی انھیں وارے نہیں آنے دیتے
ہاہاہاہا
بنگالی ڈان

Shaista Zia
01-09-2012, 07:53 AM
اچھا تھریڈ ہے انفارمیشن میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ جہاں تک میرا خیال ہے اگر اسلام کی روح کو سمجھ لیا جائے تو کوئی بھی کام پابندی نہیں لگے گا اور نہ ہی کسی حکومت کو پابندیاں لگانے کی ضرورت پڑے گی۔ دنیا میں ایسے مسلمان بھی ہیں جو غیر اسلامی ممالک میں رہنے کے باوجود اپنے مذہب پر سختی سے عمل پیرا ہیں اور اس کی وجہ یہ نہیں کہ اُن پر کوئی پابندی لگائی گئی ہے یا وہ زبردستی یہ سب کر رہے ہیں۔ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے لیکن اس قانون پر عمل پیرا ہونا ایک انسان کے اپنے دل کی بات ہوتی ہے۔

وقار عظیم
01-09-2012, 08:00 AM

فقرہ چھوٹا ہے لیکن کام نہایت مشکل ہے
اسلام کی روح کو سمجھنا
یہاں تو ہر فرقہ ہر فقہے کا مولوی اسلام کی روح کو سمجھنے کی اپنی اپنی تشریح لے کر بیٹھا ہے کہاں جائیں کہاں نہ جائیں ہم جیسے جاہل لوگ

Shaista Zia
01-09-2012, 09:14 AM
Mien ap ki bat say mutafiq hun bhai lekin jab tak hum in nam nihad molvion kay peechay chalte rahen gay hum Islam ko uska khoya hua muqam nai dila sakty. Islam kay bary mein non muslims is had tak badguman hen key samajh nahin aata kis tarah unki misconceptions ko door kia jaye.

وقار عظیم
01-09-2012, 09:24 AM

بالکل درست فرمایا آپ نے
لیکن کون نام نہاد کون درست ؟؟ اس کا فیصلہ کیسے کریں
جواب ہے جی قرآن کریم سے کریں احادیث سے کریں
پھر یہاں بات آ جاتی ہے جی فلاں حدیث ضعیف ہے فلاں حکم منسوخ ہو گیا تھا
اور ایک بات جو میں نے نوٹ کی تمام جھگڑے امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے فقہہ پر چلنے والوں میں ہیں
اللہ معاف کرے امام ابو حنفیہ کی عظمت پر کوئی شک نہیں وہ امام تھے نیک انسان تھے لیکن یہ سارے بریلوی،دیو بندی انہی کے فقہہ کے ہیں
ان کی آپس میں ہی نہیں بنتی
باقی آئمہ کرام کے فقہہ کو دیکھ لیں پورے عرب میں امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے فقہہ کو مانا جاتا ہے
افریقہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور ملائشیا،انڈونیشیا، فلپائن سنگاپور میں امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے فقہہ پر چلنے والے زیادہ ہیں
وہاں ایسے جھگڑے نہیں ہیں الزامات نہیں ہیں
پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش کی ستر فیصد عوام امام ابو حنیفہ کے فقہہ کے ہیں ان کے جھگڑے ہی نہیں ختم ہوتے

وقار عظیم
04-09-2012, 11:08 AM
پیرس…این جی ٹی…سعو دی عرب کی ایک با ہمت خاتو ن Haifaa Al Mansourنے پہلی سعو دی فیچر فلم تیار کرکے تا ریخ رقم کر دی ہے۔ فرانس میں جاری وینس فلم فیسٹول میں اس سال سعودی عرب میں فلما ئی گئی پہلی فلمWadjda کا پر یمئر ہواجس نے ثا بت کر دیا ہے کہ سعودی خواتین بھی کسی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں۔ یہ فلم دس سالہ بچی کی کہا نی پر مشتمل ہے جو اپنی سائیکل خر یدنا چا ہتی ہے جس کی تیار ی کے بعد Haifaa کو سعودی عرب میں پہلی فلم تیار کر نے والی فلمسا ز بننے کا اعز از حا صل ہو گیا ہے ۔

وقار عظیم
04-09-2012, 11:10 AM
تباہی کا آغاز ہوا چاہتا ہے
آج فیچر فلم بنی ہے کل میوزیکل بھی بنے گی
اللہ سعودیہ کے حال پر رحم فرمائے آمین