PDA

View Full Version : آ ٹی ود می



اسامہ
19-02-2012, 04:17 PM
السلام علیکم
ممبران ون اردو کیسے ہیں
امید ہے خیریت سے ہوں گے۔
آج آخری کوشش کے طور پہ ون اردو کے بجھے بجھے اور بورنگ بورنگ سے ماحول کو پہلے سا ترو تازہ کرنے کے لیئے یہ تھریڈ بنا رہا ہوں
اور امید ہے آپ سب اس میں میرا بھرپور ساتھ دیں گے ورنہ حسب سابق یہ تھریڈ بھی کچرے کے ڈبے کا شکار بننے میں مطلق دیر نہیں لگاۓ گا
پچھلے دنوں ہمیں ان ڈائریکٹلی کچھ تعنے و تشنے بھی ملے کہ جب ون اردو کے ماحول کو شگفتہ نہیں کر سکتے تو اس کی اداسی کا رونا بھی نہ روئیں اب
ہم ان باتوں کا جواب تو نہیں دینا چاہتے کیونکہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں لیکن اس دھاگے کے زریعے ماحول میں چھائی اداسی ضرور دور کرنا چاہیں گے
اور ایک بات کہ میرا ایک تھریڈ میری لاپرواہی کی بدولت عدم توجہی کا شکار ہو گیا تھا مگر اب کی بار ایسا نہیں ہو گا۔
تھریڈ کا فارمیٹ کچھ نان فارمل ہے ۔ جس میں میں نے اپنے مخصوص انداز میں سوال کرنے ہیں اور اگر کوئی ممبر رضا کارانہ طور پر گلوکوز کی بوتل ہاتھ میں لیئے کھڑا ہو سکتا ہے(جس کی ضرورت بارہا پڑے گی مہمان کو)تو بصد شوق۔

ہمارا اس شو کا ایک ہی سلوگن ہے


تندی سوالات میزبان سے نہ گھبرا اے مہمان
یہ تو پوچھے جائیں گے تیرا بی پی پڑھانے کےلیئے
یہ ایک طرح کا شو ہو گا جس میں مختلف ممبرز کو مدعو کیا جاۓ گا اور ان سے میں اپنے انداز میں سوالات کروں گا۔
اگر کوئی ممبر چاہے تو وہ بھی سوال کر سکتا ہے مگر صرف ایک رسٹرکشن ہو گی کہ سوال صرف مزاح کا عنصر لیئے ہوۓ ہوں سنجیدہ سوالات قطعی ناٹ الاؤڈ۔
باقی سب سے اہم بات جو ممبرز میرے مزاج سے نہیں واقف وہ نیچے دی گئی تحریر پڑھیں اور اس کو صرف بطور ٹریلر لیں اصل مووی اب چلے گی۔۔۔
یہ تحریر شمارہ تیرہ ون اردو میں شائع ہوئی ہے



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔



ایک دن کی ایڈمن شپ
ارے بھائی سنتے ہو!موصوف چلتے ہوے راہگیر سے پوچھنے لگے۔راہگیر پلٹ کر بولا حضرت اگر کان رکھتا ہوں تو لازما سنتا بھی ہوں گا۔اور ساتھ ہی ایسا منہ بنا لیا ،جیسے منہ میں کڑوا بادام آگیا ہو
۔بیٹا وہ اپنی ون اردو کا دفتر کہاں کر کے ہے مجھے ذرا رستہ تو بتانا۔موصوف نے مزید پھیلتے ہوے پوچھا
راہگیر نے موصوف کا سر تا پا جائزہ لیا اور ان کا حلیئے دیکھ کر بمشکل اپنی ہنسی دبائی۔
حلیہ ملاحضہ فرمائیں:ایک پاوئں میں کھسہ دوسرے میں سفید جوگر،دھوتی کے ساتھ ڈریس شرٹ وہ بھی دھوتی کے اندر اڑسی ہوئی۔ہاتھ میں
کھوے والی قلفی اور چہرے پہ بلا کی معصومیت لیئے یہ موصوف کوئی اور نہیں بلکہ ہمارے اپنے یازغل بھائی تھے۔
یاز بھائی کو جب سے خبر ملی تھی کہ ان کو ایک دن کی ایڈمن شپ آ فر کی جا رہی ہے۔ان کے پیر زمین پہ نہیں ٹک رہے تھے۔اور اب چل دیئے تھے ایڈمن شپ کا چارج سنبھالنے ون اردو کے سدا بہار دفتر ۔جہاں ہر وقت ممبران کی آمدورفت سے گہماگہمی رہتی ہے ۔اور ساتھ میں گرما گرمی بھی چلتی رہتی ہی۔
سو جب یاز بھائی گرتے پڑتے خدا خدا کرکے ون اردو کے دفتر میں داخل ہوے تو چٹاخ کی آواز سنائی دی اور یاز بھائی اچھل کر رہ گئے۔
ایسا نہیں کہ جمپ جمپ کھیل رہے تھے بلکہ ڈر کے مارے بھائی جی کے تراہ نکل گئے۔
اب ان کو شوق چرایا کہ پتہ لگایا جائے یہ جانی پہچانی چٹاخ کی آواز کہاں سے آئی ہے ۔جب اپنی قوت شامہ(یعنی سونگھتے سونگھتے) کو بروئے کار لاتے ہوئے اس جگہ پہنچے تو سامنے کا منظر دیکھ کر ہونق ہو گئے۔کیونکہ ایک ٹیپ ریکاڈر پہ چٹاخ چٹاخ کی آواز بار بار دہرائی جا رہی تھی اور کشتاج سکول کے بچے پی ٹی کرنے میں مشغول تھے۔
جبکہ اس چٹاخ کی موجد ہما جاوید آپی نشانہ بازی کی مشق کر رہی تھیں سامنے زرداری کا پتلہ رکھ کر تیر پھینکتیں اور ساتھ ہی آنکھیں بند کر کے زور زور سے چلاتیں خلجی ،تغلق،سوری،نشتر ۔۔۔۔۔مگر یہ کیا سامنے تو زرداری نکل آیا ۔چلو کوئی بات نہیں اسی کو مشق ستم بنا لیتی ہوں اس نے بھی ات مچا رکھی ہے اینڈ دا سائیکل گوز آن۔۔۔۔۔
اس کے بعد یاز بھائی دوسرے کمرے میں داخل ہوئے جہاں ساحرہ آپا اپنی پورے دن کی استعمال کی گئی سمائیلیز کی حاضری لگا رہی تھیں اور ان کو اپنی زنبیل میں ڈالتی جا رہی تھیں۔ساتھ میں بڑبڑا رہی تھیں۔۔۔۔پیاری سمائیلیو اگر اب ٹائم پہ نہ ملی نا تو تمکی ایسی پٹائی لگائوں گی نا کہ یا دکروگی تمکا کس سے پالا پڑا ہے۔یہ سننا تھا کہ یاز بھائی کی سیٹی(جو گلے میں لٹکائی ہوئی تھی ون اردو کی ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیئی) گم ہو گئی اور جناب وہاں سے کھسک لیئے۔
اب اگلہ پڑاؤ یاز بھائی نے گپ شپ سیکشن مین ڈالا ،جہاں کشتاج مرزا ایک کونے میں سکڑی بیٹھی خود کو بھی سمجھنہ آنے والی شاعری سوچنے اور لکھنے میں مشغول تھی ۔
ایک جانب شیری میاں منہ پہ ہاتھ رکھے جمائیوں پہ جمائیاں لے رہے تھی۔استفسار پہ پتہ چلا کہ موصوف جمائیاں لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنا چاہتے ہیں۔
سوبی کو غیر حاضر پا کر یاز بھائی کچھ دیر کے لیئے تشویش زدہ ہوئے۔ مگر پھر معلوم پڑا کہ وہ ایک مرتبہ پھر ساحل بھائی کی گمشدگی کا مسجد میں اعلان کروانے گئی ہوئی ہے۔
رفعت آپا کو حسب سابق کچن کارنر مین موجود پایا۔ جہاں سے جوں ہی قائم مقام ایڈمن کا گزر ہوا تو ایک عدد فرائینگ پین اڑتا ہوا آیا اور یاز بھائی کے اوپر سے گزرتا ہوا عبداللہ کے سر پہ چُست ہو گیا(جو کہ کچن کارنر میں وار ہونے کی غلطی کر بیٹھا تھا)۔۔ابتدائی رپورٹ سے یہ بات واضع ہوئی کہ رفعت آپا آملیٹ بنا رہی تھیں اور اس کو پلٹنے کے لیئے جونہی پین کو اچھالا تو آملیٹ کی جگہ پین ہوا کی سیر کرتا نظر آیا۔
اب چونکہ ایڈمن شپ سے لطف اندوز ہونے کا بھرپور موقع ملا ہوا تھا سو اس لئے یاز بھائی نے سوچا کہ سب ممبران کی ایکٹویٹی کو چیک کیا جائے۔اس لیئے اب کاظمی انکل کو ڈھونڈنے نکل پڑے۔
ادھر کاظمی انکل حسب معمول ایک ہاتھ میں پاسپورٹ تھامے اور دوسرے ہاتھ میں سفری بیگ پکڑے کسی نئی جگہ کی سیاحت کے لیئے روانہ ہو رہے تھے۔یاز بھائی کو سامنے پا کر کہنے لگے ارے یازغل میاں چلتے ہو تو چین کو چلیئے
کیونکہ دنیا گول ہے۔
یاز بھائی اس نئی افتاد پر گھبرا گئے اور ناک کی سیدھ میں دوڑ لگادی۔
شاعری سیکشن میں پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں ماظق بھائی پرانی بوسیدہ تھریڈ کو جھاڑ جھاڑ کر اچھی اچھی چاعری چننے میں مصروف عمل ہیں۔
عمران نئیر بھائی نئیر و تاباں روشن چمکتا پاکستان نامی نظم کمپلیٹ کرنا چاہ رہے تھے مگر ہنوز نظم دور است کے مصداق کچھ بھی لکھنے سے قاصر نظر آۓ۔
یاز بھائی خود بھی اچھی شاعری کرتے ہیں مگر اس وقت ایڈمن شپ کو انجائے کرنے کے لیئے وہاں سے کھسک لیئے۔
اگلا پڑاؤ کوئز سینٹر میں ڈالا جہاں تالیاں سس کے پوچھے گئے سوال یاز بھائی کی سمجھ سے بھی بالاتر نظر آئے۔ سو خلجی آپی کی تُکا زنبیل چند لمحات کے لیئے ادھار لی اور کچھ پھلجھڑیاں چھوڑ کر نکل لیئے۔
اوہو اردو لائبریری اور بلاگز کا چکر لگانا تو بھول ہی گئے ایڈمن میاں(یاز بھائی نے بڑبڑاتے ہوۓ بولا اور قریب سے گزرتے پردیسی بھائی سے ان دو مقامات کا پتہ پوچھا مگر پردیسی بھائی آج کی تصویر کا ایڈریس سمجھا کر چلتے بنے(آخر نظر جو وہاں آتے ہیں بھائی جی)۔
خیر خود ہی یاز بھائی نے ہمت پکڑی اور کندھے سے لٹکے بیگ میں سے روح افزائ کی بوتل نکالی اور ساتھ میں چھوٹی چھوٹی سموسیاں جو کہ بطور زاد راہ ہمراہ لی تھیں۔
اور چند منٹ تک ان اشیاۓ خورد و نوش سے شغلیاں فرماتے رہے۔
اس کے بعد بلاگز میں جھانکا جہاں کوثر آپا کے بلاگ کو تعریفی نگاہ سے دیکھا اور سلیوٹ مارا اسی لمحے کوثر آپا وہاں آ گئیں اور یاز بھائی نے گڑبڑا کر انکو بھی سلیوٹ مار دیا جس پر کوثر آپا نے یاز بھائی کو بڑا ہوکر فوجی بننے کی دعا سے نوازا۔
اب جناب عازم سفر تھے بمقام اردو لائبریری کی جانب وہاں جونہی اینٹری ماری سامنے کرسی پر میم سے مونا آپا کو بیٹھے پایا۔
علیک سلیک کے بعد ان سے ایک عدد بحث کی کہ دونوں میں سے کس کی پوسٹس زیادہ ہیں
جب کوئی تسلی بخش نتیجہ برآمد نہ ہوا تو منہ لٹکاۓ باہر آ گئے
اتنے میں شام ہو چلی تھی اور یاز بھائی تھکاوٹ بھی خوب محسوس کر رہے تھے سو ایڈمن کی سیٹ پر طمطمراق سے براجمان ہو کر قریب سے گزرتے نادم بھائی کو آواز دی اور نادم بھائی ندامت لیئے یاز بھائی کے موڈھے(کندھے) دباتے نظر آئے۔
دل بھائی سے یہ منظر برداشت نہیں ہوا اور جلد سے تیل کی شیشی لا کر یاز بھائی کے سر کی مالش شروع کر دی اور ساتھ میں کوئز سینٹر کی ماڈ شپ کی سفارش بھی یاز بھائی کے کان میں چُپکے سے کھڑکا دی۔
یہ سننا تھا کہ یاز بھیا آگ بگولا ہو گئے اور گرج دار منحنی آواز میں بولے دلپسند بھائی یہ مت بھولیں کہ اس بورڈ کا ماڈ میں ہوں اگر مجھ سے ماڈ شپ چھینی گئی تو میں نے اونچی اونچی رونے لگ جانا ہے اور آپ کے ٹافیاں دینے پر بھی چُپ نہیں کرنا۔
دل بھائی نے جونہی ان الفاظ کو اپنے کان میں انڈیلا وہاں سے دوڑ لگا دی اور یاز بھائی اپنی دی گئی دھمکی پر دیر تک قہقہے لگاتے رہے اور نادم بھیا ندامت کے آنسو بہاتے رہے۔
اتنے میں ٹن ٹن ٹن کی آواز سنائی دی اور پتہ چلا کہ ایک دن کی ماڈ شپ ختم ہو گئی ہے اس لیئے یاز بھیا سے ایڈمن والا لاچا واپس لے کر ان کو ان کی دھوتی عطا کر دی جائی
اور واپسی پر یاز بھائی کو پوری شان و شوکت کے ساتھ چنگ چی رکشے میں الوادع کیا گیا
اسی موقع کے لیئے شاعر کہتا ہے۔

جس دھج سے کوئی رکشے میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہی
یہ ایڈمن شپ تو آنی جانی ہے اس عہدے کی تو کوئی بات نہیں

KishTaj
19-02-2012, 04:24 PM
وعلیکم السلام
اچھی کوشش ہے اسامہ بھائی
لیکن وہ کیا ہے کہ میں تو آج کل عدیم الفرصت اور مبتلائے بخار ہوں اس لئے شرکت نہیں کر سکوں گی:p۔
مہمانوں کو بیسٹ آف لک:)۔~

Naqsh
19-02-2012, 04:25 PM
جلدی سے شروع کیا جائے بھائی۔۔۔

پوگریم۔۔

Naqsh
19-02-2012, 04:29 PM
ویسے کچھ دن پہلے تو میں نے کسی کا لکھا پڑھا تھا کہ ھم کو فورم سے کچھ لینا دینا نھیں،،،
سانوں کی وغیرہ وغیرہ۔۔
اور اب فورم کی رونقوں کی فکر میں مبتلا یہ نیک دل اچھا بچہ کون ھے بھئی،،
کشو۔۔زرا میری عینک تو پکڑانا بٹیا۔۔
زرا دیکھوں تو ۔۔۔

اسامہ
19-02-2012, 06:33 PM
ویسے کچھ دن پہلے تو میں نے کسی کا لکھا پڑھا تھا کہ ھم کو فورم سے کچھ لینا دینا نھیں،،،
سانوں کی وغیرہ وغیرہ۔۔
اور اب فورم کی رونقوں کی فکر میں مبتلا یہ نیک دل اچھا بچہ کون ھے بھئی،،
کشو۔۔زرا میری عینک تو پکڑانا بٹیا۔۔
زرا دیکھوں تو ۔۔۔

دیکھیں جی بات سیدھی سی ہے دنیا الٹی بھی مارتی ہے اور سیدھی بھی یعنی کسی طرف جینے نہیں دیتی۔
کچھ نہ کرو تو باتاں سننے کو ملیں اور اگر کچھ کرنے کا سوچو تو حروف اٹھیں
آخری حل پھر یہی بچے کہ بندہ خسرو بھائی،یازغل بھائی،ساحل بھائی،فریدوں بھائی،طاہر جاوید بھائی،نادم بھائی کی طرح ایسی چُپ ٹھانے کہ ایک چُپ سو سکھ پہ پورا اترے:(۔
خیر اگر پورا تھریڈ پڑھا ہو آپ نے تو آخری کوشش کا لفظ شامل بیاں ہے اس کے بعد آپ ہمکو بھی اوپر متزکرہ ممبران کی فہرست میں سر فہرست پائیں گے بائں ہمہ کہ ون اردو ہمیں کچھ کچھ عزیز ہے:(۔

اسامہ
19-02-2012, 06:34 PM
وعلیکم السلام
اچھی کوشش ہے اسامہ بھائی
لیکن وہ کیا ہے کہ میں تو آج کل عدیم الفرصت اور مبتلائے بخار ہوں اس لئے شرکت نہیں کر سکوں گی:p۔
مہمانوں کو بیسٹ آف لک:)۔~

اللہ آپ کو عدیم الفرصت ہی رکھے اوار شفاۓ کاملہ عاجلہ عطا کرے۔آمین:(۔

رفعت
19-02-2012, 07:20 PM
وعلیکم السلام

شاباش اچھی کوشش
لیکن یہ کیا
بی پی بڑھاءیں گے کیا
میرا تو پہلے ہی ہاءی رہتا ہے
اس کا کیا


یہ نہ ہو آسمان تک ہی پہنچ جایے ہاءی ہوتا ہوا

اسامہ
19-02-2012, 07:48 PM
وعلیکم السلام

شاباش اچھی کوشش
لیکن یہ کیا
بی پی بڑھاءیں گے کیا
میرا تو پہلے ہی ہاءی رہتا ہے
اس کا کیا


یہ نہ ہو آسمان تک ہی پہنچ جایے ہاءی ہوتا ہوا

:(:(.
ارے نہیں آپا جی آپ کا بی پی تو کم کریں گے نہ میرے مہمان اپنی بزلہ سنجی سے آپ بس ہمارا حوصلہ بڑھاتی رہیں
اللہ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرماۓ آپ جیئں لاکھوں کروڑوں سال~۔

رفعت
19-02-2012, 08:37 PM
جزاک اللہ خیر
لیکن اتنے سال

چلیں ہم بھی مہمان کا انتظار کرتے ہیں پھر

Naadim!
19-02-2012, 11:27 PM
وعلیکم السلام۔

میں نے کہا حافج جی تحریر تو آپ کی کمال کی ہے، اور یہاں کمال سے میری مراد دنیا کے خوبصورت ترین انسان اور پہلوان مسٹر کمالا صاحب (http://www.wwe.com/f/imagecache/686x384_scale_plain/talent/bio/2011/03/bio-kamala.jpg) ہرگز نہیں ہیں۔ پر یہاں کرنا کیا ہے جی، کجھ سانوں وی تے دسو۔ ہم بھی کھیل بنانے بگاڑنے میں اپنا حصہ بقدر جثہ ملانے کو مانگتے ہیں۔

کوثر بیگ
19-02-2012, 11:47 PM
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ

آپ نے تھریڈ تو بڑا اچھا بنایا ہے۔مگر اب اس کا اوٹگاٹن(شروعات)بھی کردیجئے جی ویسے آپ نے بطورِنمونہ جوجھلکی کا درشن کروایا ہے وہ تو اتنی مزہ دار ہے کہ ابھی سے ہمارے منہ میں پانی آرہا ہے ۔بہت زیادہ مصروفیت اور کچھ کاہلی کی وجہہ سے ہم نے جس تحریر کو آیندہ کےلئےاٹھا رکھا تھا اسےہم نے اس پوسٹ کی وجہہ سے آج ہی پڑھ ڈالا آپ کی باتاں تو بہت کام کی نکلی اور تحریر کا تو جواب ہی نہیں آپ کو تو زندہ دلانے ون اردو کہنا چاہیے۔جیتے رہو خوش رہو۔

HJaved
20-02-2012, 12:41 AM
و علیکم السلام!

بہت خوب، ہیں جی۔ مگر ابھی تک کوئی قربانی کا بکرا سامنے کیوں نہیں آیا، ہیں جی۔

اور اب تو ماحول اتنا بور نہیں مگر اس کوشش سے امید ہے کہ جو بوریت رہ گئی تھی وہ بھی اب فشوں ہو جائے گی، ہیں جی۔

اسامہ
20-02-2012, 08:52 AM
جزاک اللہ خیر
لیکن اتنے سال

چلیں ہم بھی مہمان کا انتظار کرتے ہیں پھر

کیا کم ہیں اتنے سال:(۔
مجھے پہلے ہی پتہ تھا چلیں
دو تین لاکھ سال اور شامل کر لیتے ہیں
اور مہمان کا اعلان بھی ہوا ہی چاہتا ہے

اسامہ
20-02-2012, 08:54 AM
وعلیکم السلام۔

میں نے کہا حافج جی تحریر تو آپ کی کمال کی ہے، اور یہاں کمال سے میری مراد دنیا کے خوبصورت ترین انسان اور پہلوان مسٹر کمالا صاحب (http://www.wwe.com/f/imagecache/686x384_scale_plain/talent/bio/2011/03/bio-kamala.jpg) ہرگز نہیں ہیں۔ پر یہاں کرنا کیا ہے جی، کجھ سانوں وی تے دسو۔ ہم بھی کھیل بنانے بگاڑنے میں اپنا حصہ بقدر جثہ ملانے کو مانگتے ہیں۔


ہاہاہاہا نادم بھیا ہم جب آپ کو آپ کا کام بتائیں گے تو بقدر جثہ کیا بقدر چیونٹی بھی ملانے سے کترائیں گے
پھ اپنی جان فر بھی نہ چھڑا پائیں گے
آپ یہاں آۓ بہت نوازش اب زرا کپڑے شپڑے سلوا لیں کیونکہ بہت جلد ممبران ون اردو آپ کو چاۓ پیتا دیکھنے والے ہیں::)۔

اسامہ
20-02-2012, 08:58 AM
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ

آپ نے تھریڈ تو بڑا اچھا بنایا ہے۔مگر اب اس کا اوٹگاٹن(شروعات)بھی کردیجئے جی ویسے آپ نے بطورِنمونہ جوجھلکی کا درشن کروایا ہے وہ تو اتنی مزہ دار ہے کہ ابھی سے ہمارے منہ میں پانی آرہا ہے ۔بہت زیادہ مصروفیت اور کچھ کاہلی کی وجہہ سے ہم نے جس تحریر کو آیندہ کےلئےاٹھا رکھا تھا اسےہم نے اس پوسٹ کی وجہہ سے آج ہی پڑھ ڈالا آپ کی باتاں تو بہت کام کی نکلی اور تحریر کا تو جواب ہی نہیں آپ کو تو زندہ دلانے ون اردو کہنا چاہیے۔جیتے رہو خوش رہو۔

بہت بہت بہت شکریہ آپی جان آپ کی زرہ نوازی ہے ورنہ من آنم کہ من دانم
آپ اس تھریڈ میں تشریف لائیں یہی میرے لیئے باعث افتخار بات ہے
اور آپ کی کی گئی تعریفیں تو مجھے شرمسار کر رہی ہیں آپا جان
میں نے تو ایک حقیر سی کوشش کی ہے لوگوں کے چہروں پہ مسکراہٹ بکھیرنے کی باقی اس میں رونق تو آپ کی وجہ سے لگے گی نا۔
اس کے علاوہ آپی جان آپ کا نام اپنے آرٹیکل میں لکھنے کی جسارت کی ہے اگر ناگوار خاطر نہ ہو تو دوبارہ پڑھ لیجئے گا

اسامہ
20-02-2012, 09:01 AM
و علیکم السلام!

بہت خوب، ہیں جی۔ مگر ابھی تک کوئی قربانی کا بکرا سامنے کیوں نہیں آیا، ہیں جی۔

اور اب تو ماحول اتنا بور نہیں مگر اس کوشش سے امید ہے کہ جو بوریت رہ گئی تھی وہ بھی اب فشوں ہو جائے گی، ہیں جی۔

دھیرج آپی جی دھیرج صبر کا پھل میٹھا ہووے
باقی ماحول کی بوریت اس وقت فشوں ہوگی نہ جب آپ جیسے یگانہ روزگار ہستیاں یہاں جلوہ افروز ہوں گی:(۔
اس کے علاوہ میں نے اپنی تحریر مین کچھ چینجز کی ہیں اور کچھ ممبران کے نام نام مزید شامل کیئے ہیں
شکریہ

اسامہ
20-02-2012, 09:10 AM
لیجئے جناب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں
اور مہمان کا اعلان ہوا چاہتا ہے
تو دل تھام لیجئے
کانوں میں روئی اڑس لیں
کمزور دل حضرات شناختی کارڈ اوپر کی جیبوں میں ڈال لیں(تاکہ بوقت ضرورت ابتدائی طبی امداد دی جا سکے)۔
بچے آنکھیں بند کر لیں
میرے پہلے مہمان کا نام ہے
جناب
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
نادم اعلیٰ
ندیم اختر المعروف نون الف المعروف ب س المعروف ن خ المعروف ط ح المعروف نادم بھائی:(۔
نادم بھیا آپ کو پوری ندامت کے ساتھ آ ٹی ود می میں خوش آمدید
آجائیں اور سب سے پہلے چاۓ نوش فرمائیں
باقی باتاں بعد میںhttp://i1209.photobucket.com/albums/cc385/hassansyed143/article-1193865-056765DB000005DC-274_468x369.jpg

Naadim!
20-02-2012, 12:57 PM
یعنی کہ آپ میری بات کررہے ہیں، گویا کہ میں؟؟؟؟؟؟
:o

پر بھائی میں تو چائے پیتا ہی کوئی نہیں۔ یوں کریے نا کہ نیسلے فروٹا وائٹلز کے انناس فلیور میں سیون اپ ملا کر کاک ٹیل بنوالیں۔ وہ می کو بہت پسند لگتا ہے۔
8)

اسامہ
20-02-2012, 01:11 PM
یعنی کہ آپ میری بات کررہے ہیں، گویا کہ میں؟؟؟؟؟؟
:o

پر بھائی میں تو چائے پیتا ہی کوئی نہیں۔ یوں کریے نا کہ نیسلے فروٹا وائٹلز کے انناس فلیور میں سیون اپ ملا کر کاک ٹیل بنوالیں۔ وہ می کو بہت پسند لگتا ہے۔
8)

یہ لیں بھیا جی پیئں اور جان شان بنائیں اور سوالات کی پہلی قسط کے لیئے ریڈی(سلمان خان کی فلم ریڈی نہیں)ہو جائیں
اور کاک ٹیل خود بنا لیں آئی کو بنانا نہیں آتا(آئی کو صرف اُلو بنانا آتا)۔۔
http://i1209.photobucket.com/albums/cc385/hassansyed143/wine-glass-17.jpg
http://i1209.photobucket.com/albums/cc385/hassansyed143/nestlefruitavitals37.jpg
http://i1209.photobucket.com/albums/cc385/hassansyed143/7Up_green_can_white_355_ml_lemon_lime_drink.jpg

Naadim!
20-02-2012, 01:18 PM
یہ لیں بھیا جی پیئں اور جان شان بنائیں اور سوالات کی پہلی قسط کے لیئے ریڈی(سلمان خان کی فلم ریڈی نہیں)ہو جائیں
اور کاک ٹیل خود بنا لیں آئی کو بنانا نہیں آتا(آئی کو صرف اُلو بنانا آتا)۔۔
http://i1209.photobucket.com/albums/cc385/hassansyed143/wine-glass-17.jpg
http://i1209.photobucket.com/albums/cc385/hassansyed143/nestlefruitavitals37.jpg
http://i1209.photobucket.com/albums/cc385/hassansyed143/7Up_green_can_white_355_ml_lemon_lime_drink.jpg

گویا آپ کے ہاں بھی خود خدمتی (سیلف سروس) کا نظام ہے۔ یہ بھی اچھا ہے جی، آپ کاج سو مہا کاج۔

اور قسط کی بات کرکے تو آپ نے آبدیدہ ہی کردیا بھائی۔ مرحوم و مغفور خمار بارہ بنکوی یاد آگئے جو کہتے تھے۔

بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدتوں میں ہم
قسطوں میں خود کشی کا مزہ ہم سے پوچھیے

:(

اسامہ
20-02-2012, 01:34 PM
بھیا جی مرحوم شاعروں کی باتاں نہ کریں ہم کو ڈراؤنے خواب آویں فر
آپ بس جلدی سے یہ بتائیں کہ
1۔آپ کی سدا بہار ندامت کا راز کیا ہے؟
2ون اردو پہ محفل کو جیسے کشت زعفران بنانے میں ملکہ حاصل ہے کیا گھر پر یا شاپ پر بھی یونہی ہنستے کھیلتے رہتے ہیں(کھیلنے سے مراد اب گلی ڈنڈا مت سمجھئے گا)۔
3۔ون اردو پر میرے علاوہ کس شخصیت سے بے حد و حساب متاثر ہیں اور میری سوانح عمری کا ترجمہ کب تک کر کے اپنا نام ایک عالمی شہرت یافتہ مترجم کے طور پر منوانا چاہتے ہیں۔
4۔کوئی ایسا مزاحیہ شعر جسکو پڑھ کر ہنسی بلکل نہ آئی ہو؟
5۔اگر کبھی کیچڑ میں گرنے کا اتفاق ہوا ہو تو کیا لفظ پہلے نکلتا ہے منہ سے؟اوئی اللہ یا ہاۓ اوۓ؟
6۔بچپن میں پتنگیں تو خوب اڑائیں ہوں گی اور ساتھ میں پیچ بھی لڑاۓ ہوں گے۔ایسا پیچہ جس پر گھر والوں کی جانب سے آپ کی شامت آ گئی ہو(جب امان برکتے آپ کی شکایت لیکر گھر آئی ہو گی)۔
7۔دکان کھولیں اور سامنے ایک چوہا بیٹھا مزے سے ساٹا کیبل کھاتا نظر آۓ اس کے رزق پر ٹانگ ماریں گے یا اس کو ایک عدد بس بھی عنایت کریں گے کھانے کو؟
8۔میچ سے کس قدر شغف فرماتے ہیں؟کبھی چوکا یا چھکا لگنے پر کرسی سے الٹ کر گرے ہوں؟
9۔آپ راستے میں جا رہے ہیں اور برقع پوش خاتون آپ سے لفٹ مانگے اور اسی وقت آپ کو ادراک ہو آپ تو پیدل جا رہے ہیں تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟۔
10۔ون اردو پر اتنے شکرانے دیئے ہیں کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ والے آپ کے تعاقب میں ہیں کیا احتیاطی تدابیر برط رہے ہیں آج کل ان سے بچنے کے لیئے؟
ابھی صرف آپ کو وارم اپ کیا ہے باقی سوال کچھ دیر بعد

HJaved
20-02-2012, 10:05 PM
انتظار میں ڈھانچہ بننے والی سمائیلی۔ ;d

اسامہ
20-02-2012, 10:10 PM
انتظار میں ڈھانچہ بننے والی سمائیلی۔ ;d


سیم سیچویشن ہیئر:(۔

HJaved
20-02-2012, 10:13 PM
سیم سیچویشن ہیئر:(۔


ابھی آ جائیں گے نادم بھائی ندامت لیے، ہیں جی۔ ;d

بزی ہوں گے۔

اسامہ
20-02-2012, 10:21 PM
ابھی آ جائیں نادم بھائی ندامت لیے، ہیں جی۔ ;d

بزی ہوں گے۔

نادم بھیا کی ندامت کی خاطر تو یہ دھاگہ لگایا ہے مگر بھیا جی ہماری پیش کی گئی کاک ٹیل نوش فرما کر چلتے بنے اور اب یہاں خاموشی و ویرانی و حیرانی و پریشانی کا راج ہے:(۔

Noor-ul-Ain Sahira
20-02-2012, 10:38 PM
ہاہاہا
گریٹ منا بہت اچھا لکھا ;dاور یہ ہوئی نا بات۔خالی خولی شکوے شکایت سے مسائل تھوڑا نہ حل ہوتے ہیں~۔

Naadim!
23-02-2012, 01:47 AM
بھیا جی مرحوم شاعروں کی باتاں نہ کریں ہم کو ڈراؤنے خواب آویں فر
آپ بس جلدی سے یہ بتائیں کہ
1۔آپ کی سدا بہار ندامت کا راز کیا ہے؟

سدابہار نہیں جی یہ تو بس موسمی سی ندامت ہے۔ کبھی بھی، کسی بھی دن اچانک ختم ہوسکتی ہے۔ مشتری ہوشیار باش۔ زہرہ خبردار باش اور اہل زمیں خوش باش۔


2ون اردو پہ محفل کو جیسے کشت زعفران بنانے میں ملکہ حاصل ہے کیا گھر پر یا شاپ پر بھی یونہی ہنستے کھیلتے رہتے ہیں(کھیلنے سے مراد اب گلی ڈنڈا مت سمجھئے گا)۔

یہاں تو اب فقط آپ ہی کا حسنِ نظر ہے جس نے بندے کی اکثر و بیشتر چُپ اور کبھی کبھار کی بے سروپا گفتگو میں راجا جانی اور ظہور زعفرانی وغیرہ تلاش کرلیے ورنہ اوروں کو تو کیا، اب خود نادم چچا کو بھی اپنے لکھے پر ہنسی نہیں آتی۔ گھر اور شاپ میں بھی اب زیادہ تر شہنشاہ ظرافت مارک ٹوائن صاحب کے عظیم مشورے پر عمل کی کوشش رہتی ہے جس کا کم و بیش مفہوم ہے کہ منہ بند رکھ کر بے وقوف سمجھا جانا زیادہ بہتر ہے بجائے اس کے کہ کھول کر سب کا شک دور کردیا جائے ۔

3۔ون اردو پر میرے علاوہ کس شخصیت سے بے حد و حساب متاثر ہیں اور میری سوانح عمری کا ترجمہ کب تک کر کے اپنا نام ایک عالمی شہرت یافتہ مترجم کے طور پر منوانا چاہتے ہیں۔

آپ پہلے اپنی سوانح نو عمری مکمل تو کیجیے حضرت۔ ترجمہ اور شہرت کے مراحل تو اس کے بعد آئیں گے نا۔ متاثر اپنے سوا سب سے کسی نا کسی درجے میں ہوں۔ ویسے اگر آپ کے پاس فرصت نہیں ہے تو بحیثیت بھوت مصنف میری خدمات بلا معاوضہ حاضر ہیں۔ ہاں یہ ضرور سمجھ لیجیے کہ ڈاکٹر، وکیل اور اپنے سوانح نگار سے کچھ بھی چھپانا دراصل اپنے ہی پیروں پر کلہاڑی مارنا ہے۔ ہیں جی۔


4۔کوئی ایسا مزاحیہ شعر جسکو پڑھ کر ہنسی بلکل نہ آئی ہو؟

ابھی تک مزاحیہ شاعری کی ابتدا نہیں نا کی اس لیے یہ اتفاق بھی نہیں ہوا۔

5۔اگر کبھی کیچڑ میں گرنے کا اتفاق ہوا ہو تو کیا لفظ پہلے نکلتا ہے منہ سے؟اوئی اللہ یا ہاۓ
اوۓ؟

خاموشی سے گرجاتا ہوں۔ شور شرابا تو بچوں کا کام ہے اور۔۔ "وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے۔"

6۔بچپن میں پتنگیں تو خوب اڑائیں ہوں گی اور ساتھ میں پیچ بھی لڑاۓ ہوں گے۔ایسا پیچہ جس پر گھر والوں کی جانب سے آپ کی شامت آ گئی ہو(جب امان برکتے آپ کی شکایت لیکر گھر
آئی ہو گی)۔

ہاں جی خوب اڑائیں اور بہت کٹوائیں۔ ایک بار سامنے والوں کے بدمعاش لڑکے وکی نے میری پتنگ لنگر مار کر توڑ لی تھی۔ میں چھت سے اتر کر اس کے پیچھے بھاگا مگر وہ منٹوں میں رفو چکر ہوگیا۔ میں اس کے گھر شکایت لے کر گیا۔ اس کی اماں سلائی مشین کے ساتھ مصروف تھیں۔ میں نے مدعا بیان کیا تو بغیر مشین سے نظر ہٹائے بولیں۔ تم نے پکڑا نہیں اسے۔ میں نے بتایا کہ کوشش کی مگر وہ بھاگ گیا۔ اُسی انداز میں پھر پوچھنے لگیں کہ اچھا اگر تمہارے ہاتھ آجاتا تو کیا کرتے۔ اتنی تپ چڑھی مجھے کہ حد نہیں۔ جی میں آیا کہہ دوں کہ اچھا ہوا ہاتھ نہیں آیا، آجاتا تو اس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کا سر کھول دیتا۔ مگر کہا تو یہ کہا کہ اپنی پتنگ اور مانجھا واپس لے لیتا۔ اس پر فرمانے لگیں ارے چھوڑو نا بیٹا کوئی بات نہیں۔ تمہارا چھوٹا بھائی ہے۔ اپنے ابا سے کہو اور پتنگ دلا دیں گے۔

لو جی۔ کرلو گل۔

،
7۔دکان کھولیں اور سامنے ایک چوہا بیٹھا مزے سے ساٹا کیبل کھاتا نظر آۓ اس کے رزق پر ٹانگ ماریں گے یا اس کو ایک عدد بس بھی عنایت کریں گے کھانے کو؟

چوہوں اور چھچھوندروں سے تو میرا اینٹ کُتے کا بیر ہے جی۔ ناجائز تجاوزات کرکرکے دکان کے اندر ہی پوری کالونی آباد کرلیتے ہیں جسے پھر آپریشن کرکے مسمار کرنا پڑتا ہے۔ صدر میں ایک صاحب ہاتھ میں پلاسٹک کا جمبو سائز چوہا پکڑے، کندھے پر شیشیوں اور پڑیوں سے بھرا بستہ لٹکائے آواز لگا رہے ہوتے ہیں۔ "چھوٹا بھی مرے گا، بڑا بھی مرے گا"۔ دو تین بار دوا لی ہے ان سے۔ چھوٹا بڑا سب مرتے ہیں واقعی مگر ان کی دوائیوں سے نہیں، جوتوں، چپلوں اور کرکٹ کے بلوں سے۔

8۔میچ سے کس قدر شغف فرماتے ہیں؟کبھی چوکا یا چھکا لگنے پر کرسی سے الٹ کر گرے ہوں؟

Cricket, We love you.

لگنے پر تو نہیں گرے مگر خود لگانے کی کوشش میں بہت بار گرے ہیں۔ جاگتے میں پچ پر اور سوتے میں بستر سے فرش پر۔

9۔آپ راستے میں جا رہے ہیں اور برقع پوش خاتون آپ سے لفٹ مانگے اور اسی وقت آپ کو ادراک ہو آپ تو پیدل جا رہے ہیں تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟۔

کیمرہ تلاش کرنے کی کوشش کروں گا اور نظر آتے ہی ہاتھ ہلا دوں گا۔

10۔ون اردو پر اتنے شکرانے دیئے ہیں کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ والے آپ کے تعاقب میں ہیں کیا احتیاطی تدابیر برط رہے ہیں آج کل ان سے بچنے کے لیئے؟

ہیں واقعی؟؟ اگر ایسا ہے تب تو زندگی اور فورم پر آنے کا مقصد پورا ہوگیا۔ سچ ہے کہ لگن سچی ہو تو منزل بالآخر مل کر رہتی ہے۔

Naadim!
23-02-2012, 01:51 AM
نادم بھیا کی ندامت کی خاطر تو یہ دھاگہ لگایا ہے مگر بھیا جی ہماری پیش کی گئی کاک ٹیل نوش فرما کر چلتے بنے اور اب یہاں خاموشی و ویرانی و حیرانی و پریشانی کا راج ہے:(۔

بھیا جی، نادم بھائی کو مہمان بنانے سے پہلے اگر کش آپا سے مشورہ کرلیتے تو یوں اداس ہونے کی نوبت نہ آتی۔


~

اسامہ
23-02-2012, 09:43 AM
ہاہاہاہاہا مزہ آ گیا ندامت بھیا آپ کی حس ظرافت واقعی لا جواب ہے اب اسی خوشی میں آپ کی سستی پہ جمی برف پگلانے کے لیئے چند مزید سوالات:p۔
1۔کیا شادی ہو چکی ہے اگر ہاں تو کیوں اور اگر نہیں تو کیوں نہیں؟اور کب تک مظلوم بننے کا ارادہ ہے؟
2۔ون اردو پر آپ کے پسندیدہ ممبر آپ کو سر راہ مل جائیں اور آپ کو دھکا دے کر چلتے بنیں جب آپ ان سے لڑائی کریں اس عمل پر اور وہ اپنا تعارف کروائیں تو آپ شدت جزبات سے مغلوب ہو کر ان سے معانقہ کریں گے یا پھڈا ؟
3۔کراچی کے کس علاقے میں سب سے زیادہ پھسلنے کا شرف حاصل ہوا؟
4۔آپ کا نک کبھی نون الف بھی ہوتا تھا وجہ تسمیہ بیان کریں اور نون سے تو نادم الف سے اعلیٰ تو اپنا نک نادم اعلیٰ کیوں نہیں رکھا اب>:(؟۔
5۔کافی صدیاں پہلے معلوم پڑا تھا آپ ورچوئل یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں کیا اب بھی روچوئل ہیں یا رئیلسٹک ہو گئے ہیں؟
6 ۔آج کل آپ کابلاگ سونا سونا لاگے ہےکیا آپ نے جگ سونا سونا لاگے گانا زیادہ تو سننا شروع نہیں کر دیا؟
7۔کبھی فرنچ کٹ داڑھی رکھی ہو اور ابا جان سے پاکستانی کٗٹ پڑی ہو؟
8۔محلے کی کوئی ایسی لڑائی کا قصہ جس میں آپ خدائی فوجدار بنے ہوں اور آپ نے ہی سب سے زیادہ مار کٹائی سے کسب فیض کیا ہو؟
9۔خوش خوراک تو ضرور ہوں گے کبھی اتنا کھا لیا ہو کہ ہوٹل سے اٹھنے کے بجائے وہاں ہی سو گئے ہوں اور صبح برتن دھو کر خلاصی ہوئی ہو؟
10۔کوئی ایسا دوست جو جب بھی ملے پہلے ایک دھپا مارے بعد میں بات کرے اور ہو بھی سب سے اچھا دوست تو کبھی ایسے دوست کی وجہ سے آپ کی گردن میں کوئی سوجن وغیرہ آئی ہو؟

HJaved
26-02-2012, 03:49 AM
اس تھریڈ کا خیالی مستقبل ملاحظہ ہو، ہیں جی:

“دادا ابو کہانی سنائیں نا۔” پوتے نے اسامہ دادا سے کہا۔

”ارے بیٹے تھوڑا صبر کرو۔۔۔۔ مجھ سے ہی سیکھ لو صبر۔ کیا پتا ادھر کمپیوٹر بند ہو ادھر تمہارے نادم دادا ندامت سے شرابور جواب دینے آ جائیں۔ “ اسامہ نے تھکے تھکے لہجے میں کہا۔

”دادا جی یہ انتظار تو آپ تب سے کر رہے ہیں جب میرے بابا بھی پیدا نہیں ہوئے تھے۔ آخر کب تک کریں گے۔“ پوتے نے منہ بناتے ہوئے کہا۔

”جب تک پڑپوتے کا منہ نہ دیکھ لیں۔“ پوتے کے بابا نے کڑوا منہ بنا کے کہا۔

نادم دادا نے یہ تکرار تھریڈ میں ہوتے اپنی ڈبل شیشوں والی عینک لگا کے پڑھی اور ندامت سے چور الفاظ میں پوسٹ ماری۔

” ارے حافظ جی! چھری تلے دم تو لو۔ آتا ہوں نا ۔ نقاطی مقابلے کے نقطے گننے کی تھکاوٹ تو اترنے دو نا۔“
~

Naadim!
26-02-2012, 11:19 AM
ہاہاہاہاہا مزہ آ گیا ندامت بھیا آپ کی حس ظرافت واقعی لا جواب ہے اب اسی خوشی میں آپ کی سستی پہ جمی برف پگلانے کے لیئے چند مزید سوالات:p۔

1۔ون اردو پر آپ کے پسندیدہ ممبر آپ کو سر راہ مل جائیں اور آپ کو دھکا دے کر چلتے بنیں جب آپ ان سے لڑائی کریں اس عمل پر اور وہ اپنا تعارف کروائیں تو آپ شدت جزبات سے مغلوب ہو کر
ان سے معانقہ کریں گے یا پھڈا ؟

یہاں کوئی اور تو ایسا نہیں دکھائی دیتا جو بیک وقت پسندیدہ بھی ہو اور اتنا شریر بھی کہ سرراہ دھکم پیل کا مظاہرہ کرنے لگے، سوائے ایک صاحب کے جو بیک وقت حافج جی بھی ہیں اور مہندس برقی بھی۔ میرا خیال ہے کہ اس سوال کا جواب عملی طور پر ہی بہتر دیا جاسکتا ہے۔ تو اس کے لیے کرانچی کو شرفِ آمد کب بخشنے لگے ہیں آپ، بھائی اسامہ صاحیب؟


2۔کراچی کے کس علاقے میں سب سے زیادہ پھسلنے کا شرف حاصل ہوا؟


پھسلنے کی وضاحت ہوجاتی تو اچھا تھا جناب۔ خیر اپنا علاقہ جونسا ہے نا ملیر ہےتو ہر طرح کے کارہائے خیر و شر کی وافر انجام دہی اِنہی گلیوں میں ہوتی رہی ہے۔ یادش بخیر، ایک بار رمضان میں تراویح کے دورانیے سے فائدہ اٹھا کر ویڈیو گیم کی دکان میں ایسا دل لگایا کہ وقت کی حدوں کو پار کرگیا۔ یعنی تراویح ختم ہوئے آدھا گھنٹہ گزرگیا اور میں اسٹریٹ فائٹر میں باکسر سے دی اینڈ کرانے کی مہم میں لگا رہا۔ مہم مکمل کرکے گھڑی پر نظر ڈالی تو یاد آیا کہ ایک عدد والد محترم بھی رکھتا ہوں جو ایسے معاملات میں ناقابل اشاعت قسم کے سلوک کو عین کارِ ثواب سمجھتے ہیں۔ چنانچہ ہڑبڑا کر دوڑ لگائی اور نتیجتاً ایک اسپیڈ بریکر سے ٹھوکر کھاکر جو گرا تو گر کر چھ آٹھ فٹ تک پھسلتا اور لڑھکتا چلا گیا۔ شناختی علامت۔۔۔ "دائیں کلائی پر زخم کا نشان"۔۔۔ اسی پھسلن کی یادگار ہے۔


3۔آپ کا نک کبھی نون الف بھی ہوتا تھا وجہ تسمیہ بیان کریں اور نون سے تو نادم الف سے اعلیٰ تو اپنا نک نادم اعلیٰ کیوں نہیں رکھا اب>:(؟۔

نون اور الف احقر کے اسمِ حقیقی کے ابتدائی حروف کی رعایت سے رکھا تھا نا بھیا جی۔ نادمِ اعلٰی بس نہیں رکھا تو نہیں رکھا۔ نا رکھا نا رکھنا ہے۔ بنا رکھے ہی جب سب کو علم ہوگیا کہ بندہ کس درجے کا نادم ہے تو پھر فضول خرچی دا کی فیدہ۔

4۔کافی صدیاں پہلے معلوم پڑا تھا آپ ورچوئل یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں کیا اب بھی روچوئل ہیں یا رئیلسٹک ہو گئے ہیں؟

جاری ہے جی جاری ہے۔ اور اگلی کئی صدیوں تک جاری رہنے کا قوی اندیشہ ہے۔ برسبیل تذکرہ عرض ہے کہ ورچوئل یونیورسٹی کے طالبانِ باسعادت خود کو اور اپنے دیگر یونی فیلوز کو "سائبیرین" پکارتے ہیں۔ تو اس اعتبار سے میں بھی ایک سائبیرین ہوں گوکہ سائبیریا تو سائبیریا، میں نے آج تک کوئٹہ بھی نہیں دیکھا۔


5 ۔آج کل آپ کابلاگ سونا سونا لاگے ہےکیا آپ نے جگ سونا سونا لاگے گانا زیادہ تو سننا شروع نہیں کر دیا؟

نہیں تو۔ آپ سے کس نے کہا؟
بلاگ کے بھاگ بھی کبھی نہ کبھی جاگ ہی جائیں گے۔ کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے، مگر جتنی تیزی سے آتا ہے اتنی ہی پھرتی سے چلا بھی جاتا ہے۔ جب ٹک کر آرام سے بیٹھنے لگے گا خیال تب شاید کچھ نمونے بازی دوبارہ سامنے آنے لگے۔

6۔کبھی فرنچ کٹ داڑھی رکھی ہو اور ابا جان سے پاکستانی کٗٹ پڑی ہو؟

کبھی نہیں۔ کٹ پڑنے کا بنا اہتمام ہی تشفی بخش سامان ہوجایا کرتا تھا۔ اس کے لیے گیسوئے آبدار کو اور بھی آبدار کرنے کی ضرورت کبھی نہیں پڑی۔

ویسے پاکستانی کٹ پر سب سے بڑے ماموں جی کی ایک مزیدار بات یاد آگئی۔ وہ اپنے اور پاس پڑوس کے بچوں کو پڑھاتے ہوئے دھمکی دیتے تھے کہ اگر گڑبڑ کرو گے تو خود چن لینا کہ کیسے مرمت کروانا پسند کرو گے؟ کوریا کا توکیندو (تائی کوانڈو) ٹھیک رہے گا یا جاپان کا کراٹے؟ ویسے تو چین کا کنگفو بھی آتا ہے مجھے اور اگر زیادہ غصہ آگیا تو پھر تھائی کک باکسنگ کے لیے تیار رہنا۔

7۔محلے کی کوئی ایسی لڑائی کا قصہ جس میں آپ خدائی فوجدار بنے ہوں اور آپ نے ہی سب سے زیادہ مار کٹائی سے کسب فیض کیا ہو؟

ویسے تو اپنے تئیں خاصا مرنج و مرنجان رہا ہوں مگر کچھ یادگار لڑائیاں بھی کریڈٹ پر ہیں۔ چند کا تذکرہ انٹرویو والے تھریڈ میں ہوا ہے جنہیں دوہرانے یا ڈھونڈ کر لنک دینے کی ہمت نہیں، شائقین خود تلاش فرمالیں۔

8۔خوش خوراک تو ضرور ہوں گے کبھی اتنا کھا لیا ہو کہ ہوٹل سے اٹھنے کے بجائے وہاں ہی سو گئے ہوں اور صبح برتن دھو کر خلاصی ہوئی ہو؟

خوش خوراک نہیں خشک خوراک ہوں لہذا بحمدہ تعالٰی آج تک ایسی یا ملتی جلتی نوبت کبھی نہیں آئی۔

9۔کوئی ایسا دوست جو جب بھی ملے پہلے ایک دھپا مارے بعد میں بات کرے اور ہو بھی سب سے اچھا دوست تو کبھی ایسے دوست کی وجہ سے آپ کی گردن میں کوئی سوجن وغیرہ آئی ہو؟

ہاتھا پائی کا مذاق اپن کو بھی پسند نہیں ہے بیڑو اور دھول دھپا ہمارے احباب میں سے بھی کسی کا شیوہ نہیں۔ اس لیے نو سوجن، نو ٹینشن۔

Naadim!
26-02-2012, 11:25 AM
اس تھریڈ کا خیالی مستقبل ملاحظہ ہو، ہیں جی:

“دادا ابو کہانی سنائیں نا۔” پوتے نے اسامہ دادا سے کہا۔

”ارے بیٹے تھوڑا صبر کرو۔۔۔۔ مجھ سے ہی سیکھ لو صبر۔ کیا پتا ادھر کمپیوٹر بند ہو ادھر تمہارے نادم دادا ندامت سے شرابور جواب دینے آ جائیں۔ “ اسامہ نے تھکے تھکے لہجے میں کہا۔

”دادا جی یہ انتظار تو آپ تب سے کر رہے ہیں جب میرے بابا بھی پیدا نہیں ہوئے تھے۔ آخر کب تک کریں گے۔“ پوتے نے منہ بناتے ہوئے کہا۔

”جب تک پڑپوتے کا منہ نہ دیکھ لیں۔“ پوتے کے بابا نے کڑوا منہ بنا کے کہا۔

نادم دادا نے یہ تکرار تھریڈ میں ہوتے اپنی ڈبل شیشوں والی عینک لگا کے پڑھی اور ندامت سے چور الفاظ میں پوسٹ ماری۔

” ارے حافظ جی! چھری تلے دم تو لو۔ آتا ہوں نا ۔ نقاطی مقابلے کے نقطے گننے کی تھکاوٹ تو اترنے دو نا۔“
~


;d;d

آپی جی۔ یوں بھگو بھگو کر تو نا ماریں جی۔
:(;d

اسامہ
26-02-2012, 01:31 PM
;d;d
بہت خوب نادم بھیا کیا کہنے آپ کے۔چند اختتامی سوالات پھر آپ کی خلاصی کی قیاس آرائی کی جا سکتی ہے یہاں سے۔
تب تک بیٹھے رہیں یہاں ٹِک کر
1۔ہم آپ کو پطرس اور یوسفی کا ہم پلہ مزاح نگار قرار دیتے ہیں اگر کوئی پُر مزاح تحریر لکھنی پڑ جائے تو عنوان کیا ہو گا اور کس قلمی نام سے تحریر کا حشر نشر کریں گے؟۔
2۔کھانے میں جونسی چیز سب سے زیادہ نا پسندیدہ ہو اور وہی سب سے زیادہ کھانی پڑے؟
3۔آپ ماشاللہ فر فر بلکہ ٹر ٹر انگریجی بولنے کی صلاحیت سے بہرہ ور ہیں تو کبھی کسی سپورٹس چینل کی طرف سے کمینٹری کرنے کی آفر آئی ہو؟
4۔آپ کو صدر پاکستان بنا دیا جائے اور تقریب حلف برداری ہو رہی ہو جونہی آپ ھلف لینے لگیں میز کے نیچے سے آپ کا بھتیجا نکل کر کہے چاچو پہلے گھر میں ٹنڈے اور کدو بھیج دے پکانے واسطے۔آپ کا رد عمل؟
5۔شاہی خیمہ نصب ہے اور اس میں جنابِ نادم اعلیٰ پوری آن،بان شان کے ساتھ براجمان ہیں اچانک باہر سے ایک بندے آ کر کہے چلو میاں پیسے ختم پندرہ روپے میں اتنی دیر کے لیئے بادشہ بنا جاتا ہے تو آپ کیسا منہ بنائیں گے؟
6۔چچا چھکن،شیخ چلی اور ملا نصیر الدین کی طرح کا ایک اور مہشور زمانہ کردار نادم اعلیٰ بننے کی کتنی خواہش ہے دل و دماغ میں؟
7۔کبھی کراچی ساحل پر اٹھکیلیاں کر رہے ہوں اور پانی میں ادھم بھی مچا رکھا ہے اس اثنا میں ایک عدد شارک آپ کی جانب خوفناک عزائم سے بڑھے اس لمحے کا آنکھوں دیکھا حال بیان کریں؟
8۔ون اردو کو کوئی ایسا ممبر جو آپ کو دیکھ چکا ہو اور ڈر کے مارے چیخ مار چکا ہو؟
9۔ماشااللہ حافظ قرآن ہین دورانِ حفظ قراء حضرات نے چھڑی سے کتنا پیار کیا ہے بھائی صاحب کو؟
10۔آپ مری تفریح کے لیئے گئے ہوں اور چئیر لفٹ میں بیٹھ کر موج کر رہے ہوں اچانک لائٹ بند ہو جائے ۔کیا آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں گے یا زار و قطار رونا شروع کر دیں گے؟
11۔کوئی ایسی ڈش جو گھر والوں کو اپنے ہاتھ سے پکا کر کھلانے کی سعادت حاصل کر رکھی ہو اور اس قریب ترین ڈاکٹر کا نام بھی بتا دیں جس کےپاس تمام گھر والے وہ ڈش کھا کر علاج معالجے واسطے گئے ہوں؟
12۔ون اردو پر لکھی گئی متفرق تحریروں پر آپ کا تبصرہ بہت پُر مغز ہوتا ہے کیا ایسا بکرے کا مغز کھانے کی بدولت ہے یا لوگوں کا سر کھانے کی وجہ سے؟
13۔خاکم بدہن،آپ کے محلے میں چور آ جائیں اور تمام محلے داروں کی امیدوں کا محور و مرکز صرف نادم بھیا کی منحنی مرنجان و مرنج ذات ہو ۔تو سپر ہیرو بننے کی سعی کریں گے یا بھاگ کر رضائی میں چُھپ جائیں گے؟
14۔کبھی کمپیوٹر ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ کھا کر ہنس پڑے ہوں؟ذاتی مشاہدہ بیان کریں؟
15۔زمانہ طالبعلمی میں آپ کی وہ مشہور شرارت جس کو یاد کر کے ہنسی کے ساتھ ساتھ درد بھی ہونے لگے؟پرانے زخم جو تازہ ہو جاویں؟۔
16۔بحیثیت طالبعلم آپ کو مضمون لکھنے کو ملے" نادم میاں کی ندامت" اپنا حاؒل احوال بیان کریں گے یا کسی دوسرے معصوم مرغے کو تاڑیں گے؟
17۔سیاسی سرگرمیوں میں کس قدر سر سرد رہتے ہیں؟
18۔کرکٹ کھیلتے ہوئے کتنے چھکے مارے اور ان پر کتنی دفعہ بیڈ سے نیچے گرے؟
19۔میں کراچی آؤں تو مجھے میری کس عادت یا انداز سے پہچانیں گے؟
20۔آپ کا اپنا کہا وہ شعر جس میں آپ نے اپنی ندامت کو بیان کیا ہو اور شعر پڑھ کر آنسو آ گئے ہوں آنکھوں میں؟

HJaved
27-02-2012, 03:54 AM
;d;d

آپی جی۔ یوں بھگو بھگو کر تو نا ماریں جی۔
:(;d
;d

اچھا ہاتھ سکھاتی ہوں ، ہیں جی۔ دادا بن کے کیسے خوش ہو رہے ہیں، ہیں جی۔

میں تو اسی طرح جگایا کرتی ہوں۔ اس لنک کی تیسری پوسٹ دیکھیں۔ آپ کی طرح کے ایک مشہور مہا سست بھائی کو بھی یوں ہی جگایا تھا دو تین سال پہلے۔

http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=36153

اسامہ
27-02-2012, 09:55 AM
;d

اچھا ہاتھ سکھاتی ہوں ، ہیں جی۔ دادا بن کے کیسے خوش ہو رہے ہیں، ہیں جی۔

میں تو اسی طرح جگایا کرتی ہوں۔ اس لنک کی تیسری پوسٹ دیکھیں۔ آپ کی طرح کے ایک مشہور مہا سست بھائی کو بھی یوں ہی جگایا تھا دو تین سال پہلے۔

http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=36153

ہاہاہاہاہا آپی جی آپ نے تو میری نادم بھیا کی سستی کو جھنجھوڑ جھنجھوڑ کر اٹھا دیا ہے اب دیکھنا نادم بھیا کیسے عظیم الشان کاہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سوالون کے جواب پورے ایک ماہ بعد دیں گے:(۔