PDA

View Full Version : -:-لطیفوں کا مقابلہ-:-



عبداللہ
18-12-2011, 08:18 PM
السلام علیکم:
کافی عرصے سے فورم پر کوئی مقابلہ نہین کروایا۔
دوسرا جیب بھی کافی بھاری بھاری محسوس ہو رہی تھی
تو سوچا اسکا بھی کوئی علاج کیا جائے لہذا یہ ایک مقابلہ
لیکر حاضر ہوا ہوں۔
امید ہے آپ سب حصہ لیکر اس خاکسار کی حوصلہ افزائی کرینگے۔
شکریہ

قوانین

لطیفہ ون اردو کے میعار کے مطابق ہو
ایک ممبر زیادہ سے زیادہ 3 لطیفے پوسٹ کر سکتا ہے
ایک پوسٹ میں ایک ہی لطیفہ پوسٹ کیا جائے
لطیفے صرف اردو میں ہو
پہلے سے مقابلے میں پوسٹ کیا ہوا لطیفہ پوسٹ نہ کریں
ایڈیٹنگ یا ڈیلیٹنگ کی اجازت نہیں

انعامات

پہلا انعام 10000 پوائنٹس
دوسرا انعام 5000 پوائنٹس
تیسرا انعام 2500 پوائنٹس
چوتھا انعام 1500 پوائنٹس

اسکے علاوہ ہر لطیفہ پوسٹ کرنے والے ممبر کو فی لطفیہ 250 پوائنٹس

لطیفے پوسٹ کرنےکی آخری تاریخ 10 جنوری 2012 رات 12 بجے تک پاکستانی وقت

Pardaisi
18-12-2011, 08:27 PM
آدھی رات کو اچانک بیوی کی آنکھ کھلی، اس نے دیکھا کہ اس کا شوہر بستر میں نہیں ہے۔ وہ اٹھی اور سیڑھیوں سے اتر کر کچن میں آئی۔ تو شوہر کو کافی کا مگ ہاتھ میں پکڑ کر گہری سوچوں میں گم دیوار کو گھورتے پایا۔ بیوی نے جب شوہر کو آنسو پوچھ کر کافی کا سپ لیتے دیکھا تو بولی: کیا مسئلہ ہے ڈئیر؟ تم رات گئے اس وقت یہاں کیا کر رہے ہو۔

شوہر: تمھیں یاد ہے بیس سال پہلے جب تم اٹھارہ سال کی تھیں تو ہم چوری چوری ملنے گئے۔ (شوہر نے آہ بھری، الفاظ آسانی سے نہیں نکل رہے تھے) اور کیا تمھیں یاد ہے جب تمہارے باپ نے ہمیں پکڑ لیا تھا۔

بیوی: (شوہر کے ساتھ کرسی پر بیٹھتے ہوئے) ہاں ڈئیر مجھے اچھی طرح یاد ہے

شوہر: تمھیں یاد ہے جب تمہارے باپ نے شاٹ گن مجھ پر تان کر کہا تھا، یا تو میری بیٹی سے شادی کر لو یا میں تمھیں بیس سال کے لئے جیل بجھوا دوں گا

بیوی: ہاں ڈئیر یہ بھی مجھے اچھی طرح یاد ہے

شوہر: (آنسو پونچھتے ہوئے) اگر میں جیل چلا گیا ہوتا تو آج میں رہا ہو گیا ہوتا ۔ ۔ ۔


.

Pardaisi
18-12-2011, 08:49 PM
ایک شرابی شویر کی بیوی اس کی شراب اور دیر سے آنے کی عادت سے تنگ تھی ایک دن وہ سینگوں والا نقاب اور کالا چغہ پہن کر اپنے شوہر کو ڈرانے کے لیے راستے میں کھڑی ھو گئی۔ اتنے میں اس کا شوہر جھومتا ہوا سامنے سے آنے لگا ۔بیوی نے اسے ڈرانے کے لئے خوفناک قہقہہ لگایا اور اچانک اس کے سامنے آگئ۔ شوہر نے جھومتے ہوے کہا تم کون ہو۔؟ بیوی دہشتناک لہجے میں بولی میں شیطان ہوں۔ شوہر ٹھٹکا اور پھر مسکرا کر بولا۔ مجھ سے ملو میں تمہاری بہن کا شوہر ھوں۔


.

محمد فیصل
18-12-2011, 09:30 PM
ایک چھوٹی سی لڑکی پہلی بار ایک شادی میں گئی، لڑکی نے چپکے سے اپنی ماں سے پوچھا : ماں دلہن نے سرخ رنگ کے کپڑے کیوں پہنے ہیں؟

ماں نے کہا کی بیٹا سرخ رنگ مسرت کا رنگ مانا جاتا ہے، اور آج اس کے زندگی کا سب سے خوشی کا دن ہے

لڑکی تھوڑی دیر کچھ سوچنے لگی، اور ایک دم سے بول پڑی تو ماں پھر دولهے نے سیاہ ڈریس کیوں پہنا ہے؟???

Amir Shahzad
18-12-2011, 09:39 PM
ایک بہت تیز طرار اور حاضر جواب لڑکا صبح کرکٹ کھیلتے ہوئے خاکروب کو بہت تنگ کرتا تھا جان بوجھ کر گیند اسے ہٹ کر دیتا تھا ایک دن تنگ آکے خاکروب اسکے پاس گیا اور کہنے لگا تم مجھے جانتے نہیں

میں نے تمہیں جھاڑو پر ڈال کر جھاڑو گھما دیا نہ تو سیدھا اسلام آباد پہنچ جاو گے

لڑکا آگے سے کہنے لگا جھاڑو میں دو تین تیلے کم رکھنا مجھے جہلم اترنا ہے

سوبی
20-12-2011, 03:47 AM
ایک دوست دوسرے دوست سے

یار تم اپنی بیوی کو کیا کہہ کر بلاتے ہو

دوست"جان"

دوسرا دوست"اور تم اپنی بیوی کو کیا کہہ کر بلاتے ہو"

پہلا دوست"گوگل"

دوسرا دوست "وہ کیوں"

پہلا دوست"اسلیے کہ اس سے میں ایک سوال کرتا ہوں آگے سے دس جواب آتے ہیں"

عبداللہ
20-12-2011, 08:35 PM
ایک صاحب رات گئے سڑک پر چہل قدمی کرتے ہوئے کہیں جا رہے تھے
کہ راستے میں ایک کانسٹیبل نے انہیں روکا اور ان سے پوچھا۔ آپ کہیں جا رہے ہیں؟

تقریر سننے۔ان صاحب نے اطمینان سے جواب دیا۔

مگر یہ تقریر کا کونسا وقت ہے اور کہاں ہو رہی ہے تقریر؟

کانسٹیبل نے حیرانگی سے پوچھا۔

وہ صاحب دوبارہ گویا ہوئے، آپ میرے ساتھ میرے گھر چلئے

اور دیکھئے کہ میری بیوی کی تقریر کا یہی وقت ہے۔

samra26
20-12-2011, 10:19 PM
شادی کی پچیسویں سالگرہ پر بیوی نے شوہر سے کہا؛ تمہیں یاد ہے جب تم نے مجھے پروپوز کیا تھا تو میں ایک گھنٹے تک خوشی کی وجہ سے بولنے کے قابل نہیں رہی تھی
شوہر؛ ہاں-وہ میری زندگی کا خوبصورت ترین گھنٹہ تھا

imported_Dilpasand
20-12-2011, 10:27 PM
بیوی کچن سے ۔ ً اجی سنتے ہو ۔۔۔۔۔۔؟ میں روز بروز خوبصورت ہوتی جارہی ہوں۔ً

شوہر ً اچھا جی ، وہ کیسے ؟۔ً

بیوی ً اب تو مجھ سے روٹیاں بھی جلنے لگی ہیں ۔ً

imported_Dilpasand
20-12-2011, 10:30 PM
ایک عورت نے نئی سم لی اور سوچا کہ اپنے شوہر کو سرپرائز دوں گی، شوہر ڈرائنگ روم میں بیٹھا تھا۔
وہ کچن میں گئی اور شوہر کو نئے نمبر سے کال کی
ً ہیلو ڈارلنگ۔۔۔۔۔۔ً

ًتم مجھے پلیز بعد میں کال کرنا ابھی چڑیل کچن میں ہے۔ً

imported_Dilpasand
20-12-2011, 10:44 PM
آپ کی چہیتی


ایک بیوی نے اپنے شوہر کو پہلی مرتبہ ای میل کی جلدی میں وہ ڈیش لگانا بھول گئی ۔ای میل بھیجنے سے پہلے اسے یاد آیا تو جلدی میں جہاں جہاں کرسر جاتا ،وہ ڈیش لگا دیتی ۔جو ای میل بھیجی گئی وہ کچھ یوں تھی۔

عرض یہ کہ میں نہایت خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں آپ کی ۔ بہت یاد آتی ہے انور کی ۔ شادی ہے ہماری بکری کی ۔ ٹانگ ٹوٹ گئی ہے پھوپھو کی ۔ دعا قبول کریں چوری کی واردات بھی ہوئی ہے ہمارے گھر ۔ میرا دیور پکڑا گیا ہے محلے کی ایک لڑکی کے ساتھ ۔ نانی لاہور آئی تھیں بغیر بتائے ۔ بھائی کراچی چلے گئے ہیں انڈے دے کر ۔ ہماری مرغی کڑک ہوگئی ہے سلمان میاں سے مل کر ۔ پتا چلا کہ آنٹی زہرہ ٹھیک ہوگئی ہیں غلطی سے ۔ ایک لڑکا دیکھا ہے میں نے آپ کی ممانی کےلیے ۔ نیا گھاگھرا سلوا لیا ہے دادا ابو کےلیے ۔ پشاوری چپل لائی ہوں چھوٹی نند کےلیے ۔ کچھ بھی نہ لاسکی کبوتروں کےلیے ۔ ایک الگ پنجرہ بنایا ہے اپنی ساس کا ۔ روز سر دباتی ہوں دودح والے کا ۔ بل ادا کردیا ہے آپ کا ۔ انتظار کرتی ہوں شہباز کا ۔ رشتہ طے ہوگیا ہے بلی کے بچے کا ۔ حادثے میں انتقال ہوگیا خالو کا ۔ بیٹا بری سوسائٹی میں پڑگیا ہے ۔
فقط

آپ کی چہیتی

محمد فیصل
26-12-2011, 02:43 PM
بیوی نے سوہر کو جوان بیٹی کی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ اس کی شادی کے لیے کوئی لڑکا تلاش کرو۔ تو میاں کہنے لگے

“بیگم ! میں بھی اسی فکر میں ہوں لیکن کوئی ڈھنگ کا لڑکا نظر ہی نہیں آتا، جو بھی ملتا ہے، نکما، نکھٹو، بے ڈھنگا اور نالائق“

“لو اور سنو !!“بیگم چلا اٹھی “ میرے ابا بھی اگر یہی سوچتے تو میں اب تک کنواری ہی بیٹھی رہتی “

Muhammad Atique
26-12-2011, 03:32 PM
عقلمند شوہر

بیوی: تم مجھ سے کتنا پیار کرتے ہو





شوہر: اتنا زیادہ کہ تمہارا جوٹھا زہر بھی پی سکتا ہوں۔ یقین نہیں آتا تو ابھی آزما لو۔

سوبی
27-12-2011, 04:54 AM
ایک دوست دوسرے دوست سے

یار تم اپنی بیوں کو کیا کہہ کر بلاتے ہو

دوست"جان"

دوسرا دوست"اور تم اپنی بیوی کو کیا کہہ کر بلاتے ہو"

پہلا دوست"گوگل"

دوسرا دوست "وہ کیوں"

پہلا دوست"اسلیے کہ اس سے میں ایک سوال کرتا ہوں آگے سے دس جواب آتے ہیں"

یہ بیوی لکھا تھا میں نے:( جلدی میں بیوں لکھا گیا ہے تو عبداللہ بھائی ترمیم کر سکتی ہوں کہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عبداللہ
29-12-2011, 09:09 PM
یہ بیوی لکھا تھا میں نے:( جلدی میں بیوں لکھا گیا ہے تو عبداللہ بھائی ترمیم کر سکتی ہوں کہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


جی کر لیں۔

محمد فیصل
01-01-2012, 12:30 PM
ایک شخص کو کار چلاتے ہوئے موٹر وے پولیس نے روکا جب اس نے اپنی گاڑی کے شیشے نیچے کیے اور پولیس آفیسر سے پوچھا

"کوئی مسئلہ آفیسر"

آفیسر نے جواب دیا
مبارک ہو آپ نے بہترین ڈرائیونگ کا انعام جیت لیا ہے۔ آپ یہ انعام جیتنے کے بعد پہلا کام کیا کریں گے؟

آدمی نے جواب دیا
" سب سے پہلے تو میں اپنا ڈرائیونگ لائیسنس حاصل کروں گا"

آدمی کے برابر میں بیٹھی خاتوں نے فورا کہا
آفیسر اس کی بات پر توجہ بلکل نہ دینا یہ جب نشے میں ہوتا ہے تو ایسے ہی اول فول بکواس کرتا ہے

ڈرایونگ سیٹ کے پیچھے سے کوئی بولا
میں نے توپہلے ہی کہا تھا کہ ہم چوری کی کار میں زیادہ دور تک نہیں جا سکیں گے

اتنے میں کار کی ڈکی سے آواز آئی
کیا ہم نے بارڈر کراس کر لیا؟"

سوبی
11-01-2012, 04:41 AM
اس مقابلے کا رزلٹ کب آءے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pardaisi
29-01-2012, 03:41 PM
ایک دن ریڈیو سے ایک ساتھ دو اسٹیشن نشر ہو رہے تھے۔ ایک اسٹیشن سے چہرہ خوبصورت بنانے کی ترکیب جبکہ دوسرے اسٹیشن سے کھانا پکانے کی ترکیب نشر ہو رہی تھی۔ دونوں اسٹیشنوں کے الفاظ آپس میں گڈمڈ ہو رہے تھے جس سے صورتحال کچھ یوں بن رہی تھی۔ لال مرچیں لیکر آنکھوں پر ملیں پھر پانچ منٹ بعد منہ دھو کر مصالحہ لگا لیں اور پکنے دیں، پکنے کے بعد اس پر لپ اسٹک اور پیاز کا بگھار لگائیں، پھر کریم لگا کر چولھے سے اتار لیں لیجئے مزیدار اور خوبصورت چہرہ تیار ہے۔


.

Pardaisi
29-01-2012, 03:44 PM
اس مقابلے کا رزلٹ کب آئے گا ۔۔

اسکے رزلٹ کی تاریخ 10 فروری تو نہیں


.
.