PDA

View Full Version : تین سوالات آپکی مرضی سے

KishTaj
04-09-2011, 12:18 PM
السلامُ علیکم

کھیل ہی کھیل میں تین سوالات آپکی مرضی سے آپ کے دوستوں کے لئے

میرے تین سوالات کوثر آپی سے ہیں۔ اور کوثر آپی جوابات دینے کے بعد اپنی مرضی کے تین سوالات اپنی مرضی کے ممبر سے پوچھ سکتی ہیں۔
پھر جن کا نام وہ لیں گی وہ ممبر ان تین سوالات کے جواب دے کر تین سوالات پوچھ سکیں گے ، جن کو وہ چاہیں ان سے۔

سوال نمبر 1:۔ کوثر آپی یہاں آپ کو سب آپا یا آپی کہتے ہیں، سب سے بڑی آپا بن کر کیسا فیل کرتی ہیں۔ بہن بھائیوں میں کونسا نمبر ہے، کیا گھر میں بھی سب سے بڑی ہیں؟
سوال نمبر2:۔ آپی آپ اس میں سے کونسا منظر دیکھننے کے لئے سب کچھ بھول جاتی ہیں۔ 1۔ چھوٹے سے بچوں کی شرارتیں اور اسمائل، 2۔ طلوع اور غروب آفتاب کا سہانا منظر، 3۔ یا کچھ اور تو کیا؟
سوال نمبر3:۔ آپ کو کرکٹ سے کس قدر دلچسپی ہے، پسندیدہ کرکٹر کا نام بتائیں۔

نوٹ:۔ اس کھیل میں ایک ہی ممبر کا نام کئی بار آ سکتا ہے۔ اور اپنی باری آنے پر خوش ہوجائیں تاکہ آپ صرف تین جوابات دے کر اپنے من پسند ممبر سے تین سوالات پوچھ سکیں۔

Kazmi
04-09-2011, 12:21 PM
گڈ سلسلہ ہے شہزادی ۔ ۔ ۔

آپی جان کے جوابات کا شدت سے انتظار ہے۔

۔

KishTaj
04-09-2011, 12:23 PM
گڈ سلسلہ ہے شہزادی ۔ ۔ ۔

آپی جان کے جوابات کا شدت سے انتظار ہے۔

۔
بہت شکریہ انکل جی۔
مجھے بھی انتظار ہے۔ اور پھر ان کے جوابات کا بھی جن کا نام وہ لیں گی۔
ہی ہی ہی۔

Tahir Javed
04-09-2011, 01:59 PM
آپکے ھر سوال میں دو سے تین سوال موجود ھیں۔۔۔۔???

KishTaj
04-09-2011, 05:30 PM
آپکے ھر سوال میں دو سے تین سوال موجود ھیں۔۔۔۔???
یہی تو مزے کی بات ہے بھائی۔
اتنی مشکل سے کسی کو پکڑیں اور پھر ننھے منے تین سوال کرکے چھوڑ دیں;d؟

اسامہ
04-09-2011, 05:35 PM
شکر ہے میرا نام کسی کو نہیں معلوم یہاں پہ اس لیئے میں تو یہاں سے کھسکوں۔ بلکہ میں تو اس تھریڈ میں آیا بھی نہیں:p^-^

Prince Ijaz
04-09-2011, 05:46 PM
::)::)::)::)

KishTaj
05-09-2011, 01:49 PM
::)::)::)::)
ارے بھائی خیریت ہے؟
چلیں۔ فکر ناٹ۔
اگلی بار میری باری آئی تو آپ کو بلاؤں گی۔ >:(۔

اسامہ
05-09-2011, 02:30 PM
ارے بھائی خیریت ہے؟
چلیں۔ فکر ناٹ۔
اگلی بار میری باری آئی تو آپ کو بلاؤں گی۔ >:(۔

اگر میری باری آتی تو میرا پہلا نشانہ وہ ہوتیں جو آج کل معصوم بچے سے پنگے لیکر اس کو پریشان کر رہی ہیں>:(

کوثر بیگ
05-09-2011, 04:26 PM
السلامُ علیکم

کھیل ہی کھیل میں تین سوالات آپکی مرضی سے آپ کے دوستوں کے لئے

میرے تین سوالات کوثر آپی سے ہیں۔
اور

میں نےپہلے سوچا کے حافظ بھائی کا نام پسند کرؤمگر پھر سوچا کے ایک وقت میں تودو من چاہے ممبر کے جواب ملےگےاس لئے اور پھر ایسے کیسے ہوسکتا ہے کوئی مجھ سے سوال کرے اور انہیں موقعہ کے باوجود چھوڑ دوں تو جس کا نام منتخاب کیاہے میں نے وہ ہیں کشور۔ ۔

کوثر آپی جوابات دینے کے بعد اپنی مرضی کے تین سوالات اپنی مرضی کے ممبر سے پوچھ سکتی ہیں۔

تو محترمہ پہلے میرے سوالات حاضر ہیں

نمبر ایک : کشور کیا آپ کی فیملی مجاہدِپاکستان میں سے ہیں اگر ہاں تو وہ پہلے کس مقام پر مقیم تھے۔

نمبر دو : آپ کو ممبرز کے انٹرویوں لیتے ہمیشہ اچھا لگتا ہے یا کبھی بور بھی ہوئی ہیں اب تک کے لیے گیے کس ممبرز کے جواب بہت اچھے لگے؟

نمبر تین : کیا آپ اپنی مصروفیت میں بھی میری طرح ون اردو کوٹائم دینا ضروری سمجھتی ہیں اور کیا آپ بھی بہن کی طرح شادی کے بعد ون اردو کو خدا حافظ کہگی یا آنے کی کوشش کریگی؟

اف اللہ ! کتنی جلدی سوال ختم ہوگئےاللہ رے اب مجھے جواب دینا ہے؟

پھر جن کا نام وہ لیں گی وہ ممبر ان تین سوالات کے جواب دے کر تین سوالات پوچھ سکیں گے ، جن کو وہ چاہیں ان سے۔

سوال نمبر 1:۔ کوثر آپی یہاں آپ کو سب آپا یا آپی کہتے ہیں، سب سے بڑی آپا بن کر کیسا فیل کرتی ہیں۔ بہن بھائیوں میں کونسا نمبر ہے، کیا گھر میں بھی سب سے بڑی ہیں؟

بہت ہی زیادہ اچھا لگتا ہے ایک دیرینہ خواہش پوری ہوئی نہیں تو گھر کی سب بہن بھائی میں چھوٹے ہونے سے ہمیشہ سب کی عزت کرتےرہنا اوراپنے لئےرعایت، ہمدری، شفقت سے دل بھر گیا تھا۔ یہاں من چاہا رشتہ پا کر میں تو بہت خوش ہوں ویسے میرے سب چھوٹے بہن بھائی بہت اچھے بھی ہیں۔اللہ ایسے ہی رکھے۔

سوال نمبر2:۔ آپی آپ اس میں سے کونسا منظر دیکھننے کے لئے سب کچھ بھول جاتی ہیں۔ 1۔ چھوٹے سے بچوں کی شرارتیں اور اسمائل، 2۔ طلوع اور غروب آفتاب کا سہانا منظر، 3۔ یا کچھ اور تو کیا؟

چھوٹے بچوں کی شرارتیں اور اسمائل سب چیزیں تو دوبار دیکھنے مل ہی جائگی مگر بچپن اور اس میں کی جانی والی حرکتیں کبھی پھر نہیں آتی۔ ویسے بھی مجھے سوتے کھیلتےباتیں کرتے ہر طرح کے اچھے لگتے ہیں مجھے ننھے بچوں سے دلی انس ہے۔

سوال نمبر3:۔ آپ کو کرکٹ سے کس قدر
دلچسپی ہے، پسندیدہ کرکٹر کا نام بتائیں۔

کرکٹ سے بہت زیادہ تو نہیں مگر نیوز پیپر پڑھتے وقت ُاسے بھی ضرور پڑھتی ہوں کیا ہورہا ہے کہاں ہورہاہے اس
کی خبر رہتی ہے

پاکستانی ٹیم میں مصباح الحق کاہر حال میں کول رہ کر کھیلنے کا اندازبہت اچھا لگتا ہے
انڈیا کے تو سچن تنڈولکر اچھے ہیں۔

نوٹ:۔ اس کھیل میں ایک ہی ممبر کا نام کئی بار آ سکتا ہے۔ اور اپنی باری آنے پر خوش ہوجائیں تاکہ آپ صرف تین جوابات دے کر اپنے من پسند ممبر سے تین سوالات پوچھ سکیں۔

بہت اچھا سلسلہ شروع کیا کشور اور بہت شکریہ سب سے پہلے مجھے شکار بنانے کے لئے۔۔بہت ساری دعائیں سب کےلئے بطورِخاض آپ کو

KishTaj
05-09-2011, 04:32 PM
اگر میری باری آتی تو میرا پہلا نشانہ وہ ہوتیں جو آج کل معصوم بچے سے پنگے لیکر اس کو پریشان کر رہی ہیں>:(
اللہ اس بیچارے شریف اور نیک بچی پر رحم فرمائے۔
آمین۔

KishTaj
05-09-2011, 04:33 PM
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا کشور اور بہت شکریہ سب سے پہلے مجھے شکار بنانے کے لئے۔۔بہت ساری دعائیں سب کےلئے بطورِخاض آپ کو
ارے شکریہ کیسا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ تو میرا وہ تھا۔ ۔ ۔
ہی ہی ہی ہی ہی۔
خاص دعاؤں کے لئے شکریہ آپی۔

Prince Ijaz
05-09-2011, 05:59 PM
اور کوثر باجی، وہ سوالات ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اسامہ
05-09-2011, 06:16 PM
اللہ اس بیچارے شریف اور نیک بچی پر رحم فرمائے۔
آمین۔

دیکھا کش مش نے بے چارے کو بچی بنا دیا اب اپ لوگ انصاف کریں میں بچہ ہوں پیارا بھی شریف بھی نیک بھی تو یہ بچی کی جگہ بچہ کیوں نہیں لکھا گیا>:(
اب ثابت ہو چکا ہے کہ کون کس کو تنگ کر رہا ہے

کوثر بیگ
05-09-2011, 06:21 PM
اور کوثر باجی، وہ سوالات ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

کونسے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اگر کشور سے کیے جانے والے تو پہلے سوالات کیے پھر کشور کو جوابات ارسال کیے ہیں نا بھائی

اسامہ
05-09-2011, 06:31 PM
کوثر آپی آُپ اپنے جواب خود پوسٹ کر دیں مجھے نظر نہیں آ رہے۔ڈبے ڈبے نطر آ رہے ہیں فونٹ مسنگ ہے:(

Prince Ijaz
05-09-2011, 06:40 PM
کشور آپی آُپ اپنے جواب خود پوسٹ کر دیں مجھے نظر نہیں آ رہے۔ڈبے ڈبے نطر آ رہے ہیں فونٹ مسنگ ہے:(

بچے، یہ تو آپکا قصور ہے کہ فونٹ مسنگ ہے۔ اس میں اسے فورم کو کیوں کچھ کہہ رہے ہو>:(>:(۔۔۔

کوثر بیگ
05-09-2011, 06:54 PM
کوثر آپی آُپ اپنے جواب خود پوسٹ کر دیں مجھے نظر نہیں آ رہے۔ڈبے ڈبے نطر آ رہے ہیں فونٹ مسنگ ہے:(

اب دوبارا پڑھیے میں نے فونٹ بدل دیا ہے ۔اگر پھر بھی نظر نہ آیے تو پھر پوسٹ کردونگی ٹھیک ہے ۔

Prince Ijaz
05-09-2011, 07:05 PM
اب دوبارا پڑھیے میں نے فونٹ بدل دیا ہے ۔اگر پھر بھی نظر نہ آیے تو پھر پوسٹ کردونگی ٹھیک ہے ۔

ارے کوثر باجی ، آپ کس کی باتوں میں آ گئی ہیں۔۔یہ پاگل ہے۔۔

KishTaj
05-09-2011, 07:10 PM
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا کشور اور بہت شکریہ سب سے پہلے مجھے شکار بنانے کے لئے۔۔بہت ساری دعائیں سب کےلئے بطورِخاض آپ کو
سوری میں نے جوابات اب دیکھے آپ کے۔ ۔ ۔ ۔
آپ نے سوال نہیں کیئے تین اور جن سے کرنا ہے ان کا نام بھی نہیں لکھا آپی

کوثر بیگ
05-09-2011, 07:14 PM
ارے کوثر باجی ، آپ کس کی باتوں میں آ گئی ہیں۔۔یہ پاگل ہے۔۔

ایسا ہو سکتا ہے کیونکہ میرے لیپ ٹاپ پر بھی کچھ ممبرز جیسے کشور ،میم ،حمیدی بھائی کی تحریر کردہ مسیج ڈبوں کی شکل میں آتے ہیں اس لئے ایسی پوسٹ میں اپنے پی سی پر دیکھتی ہوں

Prince Ijaz
05-09-2011, 07:19 PM
سوری میں نے جوابات اب دیکھے آپ کے۔ ۔ ۔ ۔
آپ نے سوال نہیں کیئے تین اور جن سے کرنا ہے ان کا نام بھی نہیں لکھا آپی

کش جی، سوالات بھی لکھے ہوئے ہیں اور جس سے پوچھے ہیں، اسکا نام بھی لکھا ہوا ہے۔ ذرا جوابات کو پھر ایک ایک لائن کر کے غور سے پڑھیں۔ شروع میں ہی لکھا ہوا ہے۔۔۔۔ کہ پھنسا کون;d;d۔۔۔

کوثر بیگ
05-09-2011, 07:20 PM
سوری میں نے جوابات اب دیکھے آپ کے۔ ۔ ۔ ۔
آپ نے سوال نہیں کیئے تین اور جن سے کرنا ہے ان کا نام بھی نہیں لکھا آپی

ہائی اللہ میں کیا کرؤں یہ لوگ اتنی جلدی میں کیوں ہیں پوسٹ پوری کیوں نہیں پڑھتے بہنا جی میں نے جواب سے پہلے سوال آپ ہی سے کیے ہیں

کوثر بیگ
05-09-2011, 07:23 PM
کش جی، سوالات بھی لکھے ہوئے ہیں اور جس سے پوچھے ہیں، اسکا نام بھی لکھا ہوا ہے۔ ذرا جوابات کو پھر ایک ایک لائن کر کے غور سے پڑھیں۔ شروع میں ہی لکھا ہوا ہے۔۔۔۔ کہ پھنسا کون;d;d۔۔۔

جی اسی کو کہتے ہیں شکار کرنے کو آیے شکار ہو کے چلے۔ ۔ ۔

اسامہ
05-09-2011, 07:32 PM
اب دوبارا پڑھیے میں نے فونٹ بدل دیا ہے ۔اگر پھر بھی نظر نہ آیے تو پھر پوسٹ کردونگی ٹھیک ہے ۔

:(:(:( کوثر آپی ہنوز فونٹ پریشان می
میرا مطبل کہ ابھی تک کچھ نظر نہیں آ رہا پلیز فونٹ کوئی اچھا سا سیٹ کریں جو سب کے ساتھ کمپیٹیبل ہو

کوثر بیگ
05-09-2011, 08:15 PM
میرے جوابات حاضر ہیں۔

سوال نمبر 1:۔ کوثر آپی یہاں آپ کو سب آپا یا آپی کہتے ہیں، سب سے بڑی آپا بن کر کیسا فیل کرتی ہیں۔ بہن بھائیوں میں کونسا نمبر ہے، کیا گھر میں بھی سب سے بڑی ہیں؟

بہت ہی زیادہ اچھا لگتا ہے ایک دیرینہ خواہش پوری ہوئی نہیں تو گھر کی سب بہن بھائی میں چھوٹے ہونے سے ہمیشہ سب کی عزت کرتےرہنا اوراپنے لئےرعایت، ہمدری، شفقت سے دل بھر گیا تھا۔ یہاں من چاہا رشتہ پا کر میں تو بہت خوش ہوں ویسے میرے سب چھوٹے بہن بھائی بہت اچھے بھی ہیں۔اللہ ایسے ہی رکھے۔

سوال نمبر2:۔ آپی آپ اس میں سے کونسا منظر دیکھننے کے لئے سب کچھ بھول جاتی ہیں۔ 1۔ چھوٹے سے بچوں کی شرارتیں اور اسمائل، 2۔ طلوع اور غروب آفتاب کا سہانا منظر، 3۔ یا کچھ اور تو کیا؟

چھوٹے بچوں کی شرارتیں اور اسمائل سب چیزیں تو دوبار دیکھنے مل ہی جائگی مگر بچپن اور اس میں کی جانی والی حرکتیں کبھی پھر نہیں آتی۔ ویسے بھی مجھے سوتے کھیلتےباتیں کرتے ہر طرح کے اچھے لگتے ہیں مجھے ننھے بچوں سے دلی انس ہے۔

سوال نمبر3:۔ آپ کو کرکٹ سے کس قدر
دلچسپی ہے، پسندیدہ کرکٹر کا نام بتائیں۔

کرکٹ سے بہت زیادہ تو نہیں مگر نیوز پیپر پڑھتے وقت ُاسے بھی ضرور پڑھتی ہوں کیا ہورہا ہے کہاں ہورہاہے اس
کی خبر رہتی ہے

پاکستانی ٹیم میں مصباح الحق کاہر حال میں کول رہ کر کھیلنے کا اندازبہت اچھا لگتا ہے
انڈیا کے تو سچن تنڈولکر اچھے ہیں۔

کوثر آپی جوابات دینے کے بعد اپنی مرضی کے تین سوالات اپنی مرضی کے
ممبر سے پوچھ سکتی ہیں۔

میں نےپہلے سوچا کے حافظ بھائی کا نام پسند کرؤں مگر پھر سوچا کے ایک وقت میں تودو من چاہے ممبر کے جواب ملےگےاس لئے اور پھر ایسے کیسے ہوسکتا ہے کوئی مجھ سے سوال کرے اور انہیں موقعہ کے باوجود چھوڑ دوں تو جس کا نام منتخب کیاہے میں نے وہ ہیں کشور۔

تو محترمہ میرے سوالات حاضر ہیں

نمبر ایک : کشور کیا آپ کی فیملی مجاہدِپاکستان میں سے ہیں اگر ہاں تو وہ پہلے کس مقام پر مقیم تھے۔

نمبر دو : آپ کو ممبرز کے انٹرویوں لیتے ہمیشہ اچھا لگتا ہے یا کبھی بور بھی ہوئی ہیں اب تک کے لیے گیے کس ممبرز کے جواب بہت اچھے لگے؟

نمبر تین : کیا آپ اپنی مصروفیت میں بھی میری طرح ون اردو کوٹائم دینا ضروری سمجھتی ہیں اور کیا آپ بھی بہن کی طرح شادی کے بعد ون اردو کو خدا حافظ کہگی یا آنے کی کوشش کریگی؟

کوثر بیگ
05-09-2011, 08:20 PM
:(:(:( کوثر آپی ہنوز فونٹ پریشان می

میرا مطبل کہ ابھی تک کچھ نظر نہیں آ رہا پلیز فونٹ کوئی اچھا سا سیٹ کریں جو سب کے ساتھ کمپیٹیبل ہو

بھائی میرے اب بتائے کیا یہ ٹھیک ہے ؟ یا پھر ایسے کریں آپ ہی فونٹ کا نام تجویز کریے میں بدل دونگی

اسامہ
06-09-2011, 10:22 PM
بھائی میرے اب بتائے کیا یہ ٹھیک ہے ؟ یا پھر ایسے کریں آپ ہی فونٹ کا نام تجویز کریے میں بدل دونگی

آپی جواب تو مل گئے ہیں۔ مگر اس تھریڈ کو اتنی بے دردی سے نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے
کیا میری وجہ سے؟:(
میں نہیں آتا اب اس تھریڈ میں مگر اس بے چارے گرتے پڑے تھریڈ کو کوئی سہارا تو دیا جاۓ

KishTaj
06-09-2011, 10:45 PM
ہائی اللہ میں کیا کرؤں یہ لوگ اتنی جلدی میں کیوں ہیں پوسٹ پوری کیوں نہیں پڑھتے بہنا جی میں نے جواب سے پہلے سوال آپ ہی سے کیے ہیں
افففففففف توبہ ہے آپی مجھے ہی پھنسایا ہوا ہے۔
اور مزے کی بات یہ کہ میں بالکل ہی بھولی بھالی ہوں ہی ہی ہی۔
دو مرتبہ پڑھنے کے بعد بھی نہیں پتہ چلا کہ میں پھنسی ہوئی ہوں۔;d۔

KishTaj
06-09-2011, 11:08 PM
تو محترمہ میرے سوالات حاضر ہیں

نمبر ایک : کشور کیا آپ کی فیملی مجاہدِ پاکستان میں سے ہیں اگر ہاں تو وہ پہلے کس مقام پر مقیم تھے۔

پہلے جے پور میں ہوتے تھے۔

نمبر دو : آپ کو ممبرز کے انٹرویوں لیتے ہمیشہ اچھا لگتا ہے یا کبھی بور بھی ہوئی ہیں اب تک کے لیے گیے کس ممبرز کے جواب بہت اچھے لگے؟

ایک آدھ بار بور بھی ہوئی ہوں~۔ اور سب سے ذیادہ اچھے جوابات نادم بھائی کے لگے۔۔۔ میری نظر میں بیسٹ انٹرویو چل رہا ہے انکا۔

نمبر تین : کیا آپ اپنی مصروفیت میں بھی میری طرح ون اردو کوٹائم دینا ضروری سمجھتی ہیں اور کیا آپ بھی بہن کی طرح شادی کے بعد ون اردو کو خدا حافظ کہگی یا آنے کی کوشش کریگی؟

جی ہاں۔ اور بعد میں باجی کی طرح تو نہیں کروں گی، آنے کی پوری کوشش کرونگی ۔

:):):)

جوابات دے دیئے ہیں آپی۔
میرے اگلے تین سوالات امان بھائی سے ہیں۔

امان بھائی آپ کو شاعری کا شوق کب سے اور کیسے ہوا؟
آپ تھوڑے سے سنجیدہ ٹائپ کیوں اور کیسے مشہور ہوئے یہاں؟ اور کیا واقعی ایسے ہی ہیں۔۔ تھوڑے سے غصے والے؟
اور تیسرا سوال یہ کہ کیا شہر کے ایسے حالات سے پریشان ہو کر کبھی دل چاہا کہ یہاں سے نکل بھاگیں؟ اور اگر نکلیں بھی تو کہاں؟

اسامہ
06-09-2011, 11:27 PM
ہم نے چونکہ تہیہ کر رکھا ہے کہ اب اس تھریڈ میں نہیں آئیں گے تو بس ہم تو یہاں سے گذرے بھی نہیں بس ایسے ہی چلتے چلتے حال احوال پوچھنے کو رکے ہیں اب کولڈ ڈرنک وغیرہ کا تکلف کوئی نہ کرے وہ کیا ہے نہ جی رسم دنیا داری بھی نبھانی پڑتی ہے۔
ہاں تو بس یہ بتا دیں کہ کیا جواب کنندگان کو ہم سے کوئی دشمنی ہے جو جوابات اس فونٹ میں پوسٹ ہوتے ہیں جو ہمیں نظر نہیں آتا اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ہم بھی کوچ کر جائیں گے یہاں سے اپنا سب بوریا بسترا لپیٹ کر:(

کوثر بیگ
07-09-2011, 01:04 AM
آپی جواب تو مل گئے ہیں۔ مگر اس تھریڈ کو اتنی بے دردی سے نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے

کیا میری وجہ سے؟:(

میں نہیں آتا اب اس تھریڈ میں مگر اس بے چارے گرتے پڑے تھریڈ کو کوئی سہارا تو دیا جاۓ

شکر اللہ کا اب تو آپ کو جواب نظر آگئےہیں ۔ارے یہ کیا کہہ رہے ہو ان دو دنوں میں یہ پوسٹ کا نمبر بتیس ہے جناب اس میں۔ ان شاء اللہ یہ اور بہت چلے گا دیکھنا۔آتے رہیے گا۔

کوثر بیگ
07-09-2011, 01:15 AM
بہت شکریہ کشور جوابات کا میں سوچ ہی رہی تھی کہ آپ سے پوچھ لوں کے کیا میں سوال بدل کردوں مگر باہر جاکر آنے تک آپ نے جواب دے دیےشکریہ کے ساتھ حقیر سے کچھ پوائیٹس پیش ہیں۔جیو خوش رہو

مجھے نوے فیصد یقین تھا پہلے اور آخری جواب کا بیچ کے جواب کا سوچا مگر اندازہ نہ کر سکی

KishTaj
07-09-2011, 10:26 AM

آخری جواب کی تو خیر ہے لیکن یہ پہلے سوال کے جواب کا نوے فیصد کیسے یقین تھا؟؟:o۔
آپ نے اتنے پیار سے مجھے منتخب کر کے مجھ سے سوالات کیئے۔۔۔ ایسا ممکن ہی نہیں تھا کہ میں منع یا اس میں رد و بدل کی کوشش کرتی۔
اور آپ جیسی ممبر مجھے پوائنٹس دے کر حقیر کہہ رہی ہیں ان پوائنٹس کو۔۔۔ یہ تو شرمندہ کرنے والی بات ہوئی آپی۔
بہر حال بہتتتتت شکریہ۔۔۔ مگر کتنا بھی شکریہ کرلوں حقیر ہی رہے گا:)۔

KishTaj
07-09-2011, 10:27 AM
ہم نے چونکہ تہیہ کر رکھا ہے کہ اب اس تھریڈ میں نہیں آئیں گے تو بس ہم تو یہاں سے گذرے بھی نہیں بس ایسے ہی چلتے چلتے حال احوال پوچھنے کو رکے ہیں اب کولڈ ڈرنک وغیرہ کا تکلف کوئی نہ کرے وہ کیا ہے نہ جی رسم دنیا داری بھی نبھانی پڑتی ہے۔
ہاں تو بس یہ بتا دیں کہ کیا جواب کنندگان کو ہم سے کوئی دشمنی ہے جو جوابات اس فونٹ میں پوسٹ ہوتے ہیں جو ہمیں نظر نہیں آتا اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ہم بھی کوچ کر جائیں گے یہاں سے اپنا سب بوریا بسترا لپیٹ کر:(
بھائی کولڈ ڈرنک تو ہے بھی نہیں۔
آپ چائے سے گزارا کرلیں گے؟
ویسے تہیہ شہیہ کو چھوڑیں۔۔۔ روزانہ ہی چلے آیا کریں۔۔۔
کبھی تو آپ کا نمبر بھی آئے گا ہی۔;d۔ ہاہاہا

کوثر بیگ
07-09-2011, 11:14 AM
آخری جواب کی تو خیر ہے لیکن یہ پہلے سوال کے جواب کا نوے فیصد کیسے یقین تھا؟؟:o۔
آپ نے اتنے پیار سے مجھے منتخب کر کے مجھ سے سوالات کیئے۔۔۔ ایسا ممکن ہی نہیں تھا کہ میں منع یا اس میں رد و بدل کی کوشش کرتی۔
اور آپ جیسی ممبر مجھے پوائنٹس دے کر حقیر کہہ رہی ہیں ان پوائنٹس کو۔۔۔ یہ تو شرمندہ کرنے والی بات ہوئی آپی۔
بہر حال بہتتتتت شکریہ۔۔۔ مگر کتنا بھی شکریہ کرلوں حقیر ہی رہے گا:)۔

دل کی بات دل ہی جانے

بہت شکریہ اتنا مان دینے کے لئے

حقیر مت کہو یہ تو میرے لئے باعثِ توقیر ہے

Amaan
07-09-2011, 11:29 AM
جوابات دے دیئے ہیں آپی۔
میرے اگلے تین سوالات امان بھائی سے ہیں۔

امان بھائی آپ کو شاعری کا شوق کب سے اور کیسے ہوا؟
آپ تھوڑے سے سنجیدہ ٹائپ کیوں اور کیسے مشہور ہوئے یہاں؟ اور کیا واقعی ایسے ہی ہیں۔۔ تھوڑے سے غصے والے؟
اور تیسرا سوال یہ کہ کیا شہر کے ایسے حالات سے پریشان ہو کر کبھی دل چاہا کہ یہاں سے نکل بھاگیں؟ اور اگر نکلیں بھی تو کہاں؟

السلام علیکم

1) پہلے تو یہ کہ شاعر ہوں نہیں میں۔ کہ بحر وزن کا خیال نہیں رکھتا۔ بس ایسے ہی لکھ دیتے ہیں یا کہہ لیں تک بندی۔

ویسے یہ سلسلہ مقابلے بازی میں شروع ہوا تھا۔ ایک شاعری فورم پر پڑھتے پڑھتے ایک شاعری پر کچھ تک بندی اسٹائل میں جواب دے دیا تھا اسی سے متعلق، تو پھر اسی ٹھریڈ میں شروع ہوگیا۔ اس کے بعد یہی چلتا رہا اور پھر دھیرے دھیرے کچھ عروض کا دھیان رکھتے ہوئے پختگی کی طرف کوشش رہی۔ اور آج تک یہی کوشش ہے۔
::)
2) غصے والا تو نہیں۔ ہاں سنجیدہ یا خاموش طبع کہہ سکتی ہیں۔ اب مشہوری پر کیا کہہ سکتا ہوں جی۔ بس شروع شروع میں ایک دو ایشو پر دو ٹوک اور بےلاگ بات ہوئی تھی تو ریوڈ اور اس طرح کا خطاب ملا جو کہ اب تک بھی ہو شاید۔

ایسا کیوں تو وہ اس لیے کہ جو بھی بات تھی اس پر پوائنٹ ٹو پوائنٹ بات کی تھی بیچ میں مسکراہٹ وغیرہ اور اسمائلی وغیرہ نہیں۔ جس سے یہی تاثر ملا کہ میں بہت خشک مزاج اور بدتمیز۔
>:(
3) نہیں ایسا تو بالکل نہیں ہوا جی ابھی تک کہ یہاں سے کوئی اور نکل جاؤں۔
~

KishTaj
07-09-2011, 11:36 AM

وعلیکم السلام
امان بھائی۔
بہت بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔ آپ نے جوابات دیئے۔۔۔ اور وہ بھی اتنے عمدہ۔
ویسے بڑی بات ہے کہ آپ خود کو شاعر نہیں کہتے۔:)۔ میری طرح۔ ہی ہی ہی۔
کوثر آپی اور آپ کے لئے میری طرف سے کچھ پوائنٹس۔۔۔ جی جی حقیر سے ہی۔
امان بھائی آپ کس ممبر سے اپنے تین سوالات کرنا پسند کریں گے؟

KishTaj
07-09-2011, 08:29 PM
دل کی بات دل ہی جانے

بہت شکریہ اتنا مان دینے کے لئے

حقیر مت کہو یہ تو میرے لئے باعثِ توقیر ہے
مگر پھر بھی بتائیں تو سہی
پلیزز آپی پی ایم پر ہی سہی

اسامہ
11-09-2011, 01:12 PM
لو جی کر لو گل ہم نے کیا چند دنوں کے لیئے فورم سے دوری اختیار کی سب ہی اس تھریڈ کو بے یارو مدد گار چھوڑ کر بھاگ گئے
چلیں بھی چلیں سب اچھے بچوں کی طرح واپس آ جائیں کیونکہ پیارا بچہ بھی واپس آ چکا ہے سو خوب جمے گی جب مل بیٹھیں گے پیارے بچے ڈھیر سارے:p

اسامہ
12-09-2011, 04:58 PM
امان بھائی اگر جان کی امان پاؤں تو کچھ عرض کروں
اہمممم وہ میں یہ کہہ رہا تھا کہ اگر ناگوار خاطر نہ ہو تو اگلے مہمان کو انوائٹ کر لیجئے اور اپنے سوالات کا جام پلا کر ان کو ہوش و خرد سے بے گانہ کر دیجئے

KishTaj
30-09-2011, 11:52 AM
امان بھائی اگر جان کی امان پاؤں تو کچھ عرض کروں

اہمممم وہ میں یہ کہہ رہا تھا کہ اگر ناگوار خاطر نہ ہو تو اگلے مہمان کو انوائٹ کر لیجئے اور اپنے سوالات کا جام پلا کر ان کو ہوش و خرد سے بے گانہ کر دیجئے

امان بھائی نے فرمایا تھا کہ "کرتے ہیں کچھ"۔
ارے امان بھائی نے ان کو ہی انوائیٹ کرنا ہے۔ لیکن سوالات لکھنا بھول گئے ہیں شاید۔ پتہ نہیں کب تک تیار کر کے دیں گے۔
ویسے اسامہ بھائی میں بھی جان کی امان پاتے ہوئے عرض کر لوں کہ کیا آپ کر سکتے ہیں سوالات؟۔۔~۔ (ویسے بھی اوکھے اوکھے سوالات کرنے میں تو آپ ماہر ہی ہیں۔ پتہ نہیں دلپسند آپی نے بخش کیسے دیا آپکو);d۔
ہو سکتا ہے اسکے بعد کوئی آپ کو بھی انوائیٹ کرہی ڈالے۔۔۔ ہی ہی ہی:p:p۔;d۔

اسامہ
30-09-2011, 12:12 PM

اوہو اچھا یاد دلایا جی کرتے ہیں کچھ بھائی کو ہی بلا لیتے ہیں
تو بس آپ پی ایم کر دیں یاز بھائی کو ہمارے سوالات کا ٹوکرا ہری پنی میں لپٹا ہوا شام تک حاضر ہو جاۓ گا۔

KishTaj
01-10-2011, 02:49 PM
اوہو اچھا یاد دلایا جی کرتے ہیں کچھ بھائی کو ہی بلا لیتے ہیں
تو بس آپ پی ایم کر دیں یاز بھائی کو ہمارے سوالات کا ٹوکرا ہری پنی میں لپٹا ہوا شام تک حاضر ہو جاۓ گا۔
کدھر ہے جی ہری پنی میں لپٹا ہوا ٹوکرا۔۔۔
اچھا ہوا یاز بھائی کو اب تک پی ایم نہیں کیا میں نے۔ ۔ ۔ ۔ نہیں تو میری "بستی" ہوجانی تھی;d:p۔