PDA

View Full Version : paint



sasu
23-08-2011, 09:32 AM
assalam alikum,maine apse pehle b apne bete ke baray mein sawaal poochey hain,aj phir ap ko zehmat de rahi hoon.mera beta 5saal ka hai mager abi tak wo pencil haath mein pakrna nahi jaanta,kindergartan mein b paint wagera ka usko koi shuaq nahi hai,jabke iski umer ke bachey achi khaasi ak tasweer paint ker lete hain,ap se ye poochna hai ke kya kiya jaaye ke uski dilchaspi paint kerne mein ho.or doosra sawaal ke mera beta hyperactiv hai ayse bachon ke liye konsi sport behtreen hoti hai.main jawwab ki muntazir rahoongi.Allah hafiz

Fozan
23-08-2011, 09:38 AM
وعلیکم السلام

بہتر جواب تو آپ کو ڈاکٹر صاحبہ ہی دے سکیں گی مگر پینٹ کا شوق نہ ہونا کوئی ایسی بڑی بات نہیں ۔۔۔۔ اگر بچے کی گرفت ٹھیک ہے اور باقی کام ٹھیک سے کرتا ہے تو آہستہ آہستہ پنسل پکڑنے کی بھی عادت پڑ جائے گی۔۔۔۔۔۔
پینٹ کی بجائے کریانز یا فنگر پینٹ دیکر دیکھیں ۔۔۔۔ کلر چاک بھی ٹرائی کر سکتی ہیں


ہائیپر بچوں کیلئے سوئمنگ یا کراٹے وغیرہ کافی بہتر رہتے ہیں۔۔۔۔۔ سوئمنگ بچے کو کنٹرول سیکھاتی اور خوب سے تھکا بھی دیتی ہے ۔۔۔۔ کراٹے سے بھی سیلف کنٹرول پڑھتا ہے۔۔۔۔۔

Nosheen Qureshi
23-08-2011, 03:04 PM
وعلیکم السلام!
ہر بچہ کی اپنی ایک شخصیت ہے اور اسی کے حساب سے اس کی دلچسپیاں ہوتی ہیں، ہوسکتا ہے کہ اسے پینٹ کرنا بالکل بھی مزے کا کام نہ لگتا ہو کیونکہ ہاپئر ایکٹو بچوں کیلئے ٹک کر کچھ کرنا مشکل ہوتا ہے، جہاں تک پنسل پکڑنے کی بات ہے تو یہ دیکھیں کہ وہ پکڑنا نہیں چاہتا یا اس سے پکڑی نہیں جاتی، اسے پنسل پکڑنے میں مدد دیں، اسے زیادہ دیر ٹی وی یا وڈیو گیم میں نا لگنے دیں،جسمانی یا ذھنی کھیل بچہ کی دلچسپی پر منحصر ہے۔ اس کے ساتھ آپ میموری گیم کھیل سکتی ہیں، جس سے اسے چھوٹے چھوٹے لفظ یاد کروائے جائیں، پارک لے جا سکتی ہیں جہاں وہ تھوڑا آزاد محسوس کرے، چھوٹی چھوٹی چیزوں کو جوڑنا اس کیلئے مزے کا کام ہے جیسے بلاک گیم، اس کی اپنی دلچسپی کو بھی مدنظر رکھیں کہ وہ کیا کھیلنا چاہتا ہے یا کس وقت کیا کھیلنا چاہتا ہے۔