PDA

View Full Version : کیا آپ سائٹ ایڈمن شہزاد بھائی کو مِس کر رہے ہیں؟

KishTaj
18-08-2011, 06:44 AM
السلامُ علیکم
بہت دنوں سے میں ون اردو کے سائٹ ایڈمن شہزاد قیس بھائی کو مِس کر رہی ہوں۔ ان کا شگفتہ انداز گفتگو، نرم مزاجی، منکسر المزاجی وغیرہ:)۔
اور ہاں وہ ان کا پیغام وہ بھی بہتر سے بہتر حالت میں۔ ۔ ۔ ویسے بدتر حالت میں بھی نہیں ملتا اب تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ غرض یہ کہ ملتا ہی نہیں:mad:۔
کیا آپ مس کر رہے ہیں۔
چلیں اب سب ووٹ بھی دیجئے۔
چلیں اب سب ووٹ بھی دے ہی دیں۔ اور اگر ان کو بھول نہ گئے ہوں تو ذرا ان کے بارے میں دو جملے بھی لکھ ڈالیں~۔
کیا خیال ہے؟
شکریہ۔

SheikhFahad
18-08-2011, 06:58 AM
ایسا ویسا
~

Sabeeha Jaffry
18-08-2011, 06:59 AM
السلام علیکم کش ۔
میں کل پاکستان جارہی ہوں تم اندازہ کر سکتی ہو کہ جانے سے چند گھنٹے پہلے اور وہ بھی رمضان میں مصروفیت کا کیا عالم ہوگا ۔۔۔۔ مگر تمہارا ہوٹ ٹاپک ایسا ہے کہ میں رہ ہی نہیں سکی ۔۔ واقعی شہزاد بھائی کی چھپر چھاؤں جیسی شخصیت کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے دل چاھتا ہے کہ وہ واپس آجائیں اور اپنے نرم مگر مضبوط لہجے والے پیغامات سے ایک بار پھر پہلے جیسا پرجوش اور خوشگوار ماحول پیدا کردیں ۔۔۔۔ اللہ پاک انہیں دونوں جہاں کہ خوشیاں عطا فرمائے ۔۔۔۔ آمین۔

KishTaj
18-08-2011, 07:24 AM

وعلیکم السلام
شکریہ بہنا کہ اپنا قیمتی وقت اس تھریڈ کو دیا۔
اور اللہ پاک آپ کی یہ دعائیں قبول فرمائے۔
آمین۔ ثم آمین۔

رفعت
18-08-2011, 08:20 AM
وعلیکم السلام
کش گھر کا بڑا اگر کہیں چلا جائے تو اسے تو مس کرتے ہی ہیں سب
میرے خیال مین سب ہی شہزاد بھائی وک مس کرتے ہیں
ان کے ہونے سے فورم پر ایک اعتدال کی کیفیت رہتی تھی جو کہ اب کبھی کبھی غائب ہو جاتی ہے ۔۔
کیونکہ سب کو پتا ہوتا ہے کہ سر پر کوئی بڑا ہے نہیں جو جی میں آئے کرو

تو میرا پیغام شہزاد بھائی کے نام
اپنے ہونے کا احساس دلا دیا کریں ایک آدھی پوسٹ کر کے
تاکہ سب صحیح صحیح رہے

Parishay
18-08-2011, 08:22 AM
وعلیکم السالام

کیسی ہیں کش بہنا

میں شہزاد بھیا کو بہت مس کر رہی ہوں۔ اتنے اچھے مزاج والے انسان کم ہی ملتے ہیں اس دنیا میں۔

اللہ کرے وہ جہاں رہیں خوش و آباد رہیں۔

آمین

Iqbalmt
18-08-2011, 09:01 AM
السلام علیکم

میں بھی شہزاد قیس بھائی کو ببہت مس کرتا ہوں۔

بقول شاعر

ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے۔

اور

تم کیا گئے روٹھ گئے دن بہار کے۔

ون اردو ایک فورم کی شکل میں تو ہے لیکن وہ بات اب کہاں۔

سچی بات تو یہ ہے کہ شتر بے مہار پوسٹیں پڑھ پڑھ کر اب بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے۔

اب آ بھی جاؤ کہاں ہو۔

واپسی کا منتظر

اقبال

KishTaj
18-08-2011, 09:33 AM
وعلیکم السالام

کیسی ہیں کش بہنا

میں شہزاد بھیا کو بہت مس کر رہی ہوں۔ اتنے اچھے مزاج والے انسان کم ہی ملتے ہیں اس دنیا میں۔

اللہ کرے وہ جہاں رہیں خوش و آباد رہیں۔

آمین

میں خیریت سے ہوں اللہ کا کرم ہے تم سناؤ۔
اور ہاں ٹھیک کہا ۔ ۔ ۔۔ ایسے انسان کم ہی ملتے ہیں۔
اور آمین۔ ثم آمین۔

KishTaj
18-08-2011, 09:34 AM
ایسا ویسا
~
کیسا کیسا~؟:o:)

KishTaj
18-08-2011, 09:36 AM
وعلیکم السلام
کش گھر کا بڑا اگر کہیں چلا جائے تو اسے تو مس کرتے ہی ہیں سب
میرے خیال مین سب ہی شہزاد بھائی وک مس کرتے ہیں
ان کے ہونے سے فورم پر ایک اعتدال کی کیفیت رہتی تھی جو کہ اب کبھی کبھی غائب ہو جاتی ہے ۔۔
کیونکہ سب کو پتا ہوتا ہے کہ سر پر کوئی بڑا ہے نہیں جو جی میں آئے کرو

تو میرا پیغام شہزاد بھائی کے نام
اپنے ہونے کا احساس دلا دیا کریں ایک آدھی پوسٹ کر کے
تاکہ سب صحیح صحیح رہے
بجا فرمایا آپی۔
اور میرا بھی یہی پیغام ہے۔
خواہش ہے کہ یہ ان کو کسی بھی طرح بہتر سے بہتر حالت میں نہ سہی اسی حالت میں ہی مل جائے:)۔

KishTaj
18-08-2011, 09:37 AM
السلام علیکم

میں بھی شہزاد قیس بھائی کو ببہت مس کرتا ہوں۔

بقول شاعر

ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے۔

اور

تم کیا گئے روٹھ گئے دن بہار کے۔

ون اردو ایک فورم کی شکل میں تو ہے لیکن وہ بات اب کہاں۔

سچی بات تو یہ ہے کہ شتر بے مہار پوسٹیں پڑھ پڑھ کر اب بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے۔

اب آ بھی جاؤ کہاں ہو۔

واپسی کا منتظر

اقبال
واہ واہ سبحان اللہ۔
بھائی مجھے آپکا یہ منانے اور پکارنے کا انداز بہت پسند آیا:)۔
کاش وہ یہ پڑھ لیں اور جلدی سے آجائیں۔

Hina Rizwan
18-08-2011, 10:20 AM
یہ کوئی پوچھنے کی بات ہے کش مش
یقیناً ہر کوئی انھوں مس کرتا ہوگا کہ ان کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ انھیں مِس کیا جائے
فورم کی رونق ان کے دم سے ہی تو تھی اب جب سے وہ گئے ہیں فورم پر زرا مزہ نہیں آتا

اور باقی جو میں کہنا چاہتی تھی وہ رفعت آپی نے کہہ دیا اس لیے میری طرف سے ایک بار پھر ان کی پوسٹ پڑھ لو

Sabih
18-08-2011, 11:54 AM
بالکل کشی مشی سس
سو فیصد مس کرتے ہیں۔

KishTaj
18-08-2011, 11:57 AM
یہ کوئی پوچھنے کی بات ہے کش مش
یقیناً ہر کوئی انھوں مس کرتا ہوگا کہ ان کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ انھیں مِس کیا جائے
فورم کی رونق ان کے دم سے ہی تو تھی اب جب سے وہ گئے ہیں فورم پر زرا مزہ نہیں آتا

اور باقی جو میں کہنا چاہتی تھی وہ رفعت آپی نے کہہ دیا اس لیے میری طرف سے ایک بار پھر ان کی پوسٹ پڑھ لو
ہمم پوچھنے کی نہیں سوچنے کی بات ہے;)۔
جی پڑھ لیا۔ ہی ہی ہی۔

Ahmed Lone
18-08-2011, 01:54 PM
ایک آدمی ہال میں غزل گا رہا تھا

اچانک ہال سے ایک آدمی چھری لیکر کھڑا ہو گیا اور ادھر ادھر دیکھنے لگا

غزل گو پریشان ہو گیا

حضور کیا کچھ غلط گا دیا؟

دوسرا آدمی بولا نہیں تم گاتے رہو میں تو اسے ڈھونڈ رہا ہوں جو تم کو یہاں لیکر آیا

;d

ہنوز تلاش جاری ہے

شہزاد قیس کا گفتگو کا انداز مس کر رہا ہوں

Lubna Khan
18-08-2011, 02:56 PM
جہاں تک میں سوچ پائئ ہوں۔۔۔شہزاد بھائئ ائک نرم گفتار اااانسان ہیں۔۔۔۔اور فورم کے ایڈمن کو ائسا ہی ہونا چاہیے۔۔۔۔انکی کمئ واقعئ ہے۔۔۔۔۔

کوثر بیگ
18-08-2011, 03:42 PM
وعلیکم السلام

یقیناً کمی تومحسوس ہوتی ہےقیس بھائی کی جب آتے تھے تو فورم میں جیسے جان آجاتی تھی بہت مختضر مگر بامعنی پوسٹ ہوتی جس سے سب ہی مطمن اور خوش ہوتے اور جو ماحول کو محبت اور اخلاص بھی دیتی ایسے انسان کو کون مس نہیں کریگے
اکثر تو نیچےموجود دیکھکر میں ہمیشہ یہ ہی سوچتی کہ قیس بھائی کی یہ بولتی خاموشی بھی بہت اچھی لگتی ہے۔ اب وہ بھی ناپید ہوگئی

KishTaj
19-08-2011, 12:40 PM

بالکل صحیح کہا آپی۔

Naqsh
09-09-2011, 09:29 AM
وعلیکم اسلام

کش کیا سوال کر دیا۔

سائٹ ایڈمن کے بارے میں یہاںایک طویل پوسٹ کر سکتی ھوں۔۔۔
لیکن بس صرف اتنا ھی کہوںگی۔
کہ ان جیسے سایٹ ایڈمن شائید کسی بھی فورم کے پاس نھہں ھونگے۔

مجھے ان کی کمی ھر دفعہ لاگ ان ھونے پر محسوس ھوتی ھے۔

اللہ پاک انھیں شاد رکھے اور آباد رکھے۔
آمین ثم آمین۔