PDA

View Full Version : شیخ فہد بھائی کا انٹرویو



KishTaj
18-07-2011, 09:35 PM
السلامُ علیکم
فہد بھائی کا انٹرویو شروع کر رہی ہوں۔ آپ لوگ سنبھالئے گا۔ کیوں کہ مجھے تو لوڈ شیڈنگ اور کچھ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے وقت ہی نہیں مل پا رہا کہ میں سنبھال سکوں۔
جلدی سے شروع کے جارہی ہوں بس۔~

KishTaj
18-07-2011, 09:40 PM
سوالات کی پہلی قسط۔ ۔ ۔ ۔ ۔میرے اگلی بار آنلائن آنے تک ان کے جوابات دیجئے۔۔۔ :)۔۔ پھر مزید بھیجتی ہوں۔:)


آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟

گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟

دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟



ون اردو پر کیسے آئے؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔


جواب کب تک دے رہے ہیں بھائی؟ ۔۔۔

Maira123
18-07-2011, 09:43 PM
وعلیکم السلام

شکر ہے جی آپ خاتون نے شروع کر دیا ورنہ تو مجھے لگ رہا تھا کہ کہیں میں انتظار میں سوکھ ہی نہ جاوں اللہ معاف کرے بندے کو اتنا بھی لیزی نہیں ہونا چاہئیے اور خاص طور پر خواتین کو TONGUE

جاو جی جاو آج کل تمھارے بغیر بہتتتتتتتتتت سکون ہے

iram.dar
18-07-2011, 09:51 PM
mera bhi aik sawal hai ...
chotay bhai aap meray pm ka jawab kyun nahi detay...>:(>:(

Maira123
18-07-2011, 09:56 PM
http://superbsongs.files.wordpress.com/2011/03/welcome-beach1.jpg



mera bhi aik sawal hai ...
chotay bhai aap meray pm ka jawab kyun nahi detay...>:(>:(

ہائیں کیا واقعی نہیں دیتا رک جاو آنے دو اسکو پالک کا جوس پلائیں گے

SheikhFahad
18-07-2011, 09:56 PM
~~~
ابھی اور بھی ہیں سوالات
بیہوش ہونے والی سمائلی

ویسے کش سس۔۔ اس کے لئے آپ کا دو تین ہفتوں بعد ہی آنا موزوں رہے گا
::)

Maira123
18-07-2011, 09:58 PM
~~~
ابھی اور بھی ہیں سوالات
بیہوش ہونے والی سمائلی

ویسے کش سس۔۔ اس کے لئے آپ کا دو تین ہفتوں بعد ہی آنا موزوں رہے گا
::)

وہ آئے یا نہ آئے میں تو یہیں موجود ہوں
سوالات کا ٹوکرا اٹھانے والی اسمائیلی

iram.dar
18-07-2011, 10:01 PM
aur nahi tu kya...jab nahi thi forum per tu mujhe yaad karta tha kay api wapis aa jao...shayad yehi aik wahid banda tha jo mujhe sal main bhi nahi bola...aur ab ...is ki bday per itna baray message kiya kay ...itni duaa bhi di..aur is nay aik thanks tak nahi kiya....jab main pm karoin tu bolta hia main exam main busy hoon....>:(


ہائیں کیا واقعی نہیں دیتا رک جاو آنے دو اسکو پالک کا جوس پلائیں گے[/QUOTE]

Maira123
18-07-2011, 10:16 PM
aur nahi tu kya...jab nahi thi forum per tu mujhe yaad karta tha kay api wapis aa jao...shayad yehi aik wahid banda tha jo mujhe sal main bhi nahi bola...aur ab ...is ki bday per itna baray message kiya kay ...itni duaa bhi di..aur is nay aik thanks tak nahi kiya....jab main pm karoin tu bolta hia main exam main busy hoon....>:(


ہائیں کیا واقعی نہیں دیتا رک جاو آنے دو اسکو پالک کا جوس پلائیں گے[/QUOTE]

اوہو پھر تو واقعی میں اسے پالک کا جوس پلانا پڑے گا

جینٹل مین
18-07-2011, 11:08 PM
فہد کے بچے تم مجھے یہ کہ کر گئے تھے کہ وہاں جا کر سوالات کے جوابات دے رہا ہوں۔ اور یہاں ایک سوال کا بھی جواب نہیں دیا ابھی تک۔
آو تم تمہیں دیکھتا ہوں میں۔۔۔۔۔>:(۔۔ دانتوں میں پکڑے ہوئے کچے گوشت سے خون ٹپکنے والی سمائیلی۔

اسماء
18-07-2011, 11:18 PM
ارے میرے کمپیوٹر والے بھائی کا انٹرویو۔۔۔۔۔۔* بےانتہا خوش ہونے والی سمائیلی*۔

میں بھی ایکٹو ہو ہی جاتی ہوں اب۔۔۔:cool:

Maria Masood
18-07-2011, 11:33 PM
Wowww thnks kish..abhi to ,mob sy hn mjhy zara alyny do laptop sy online phr meri taraf sy dhairrrr sary sawalt ready hain..jbtk ji app sb meri qasar pori karo....fahad bhai bach jain app...

SheikhFahad
19-07-2011, 12:22 AM
سوالات کی پہلی قسط۔ ۔ ۔ ۔ ۔میرے اگلی بار آنلائن آنے تک ان کے جوابات دیجئے۔۔۔ :)۔۔ پھر مزید بھیجتی ہوں۔:)

یہ ایک قسط ہے
~

آپ کا پورا نام؟

میرے والدین نے میرا نام شیخ فہد بن خضر رکھا تھا، لیکن سکول میں آنے کے بعد جب نویں جماعت میں رجسٹریشن کا وقت آیا تو محض شیخ فہد لکھ کر بھیج دیا گیا، تب سے آفیشلی میرا نام شیخ فہد ہی ہے۔

اور ہر جگہ شیخ فہد کے نام سے ہی جانا جاتا ہوں۔

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟

میری صحیح عمر بیس سال، ایک ماہ اور آٹھ دن
::)
آٹھواں دن بھی پورا ہونے والا ہے، ان شاء اللہ نویں دن میں آ جاؤں گا۔

آپکی تعلیم کتنی ہے؟

فی الوقت تو زیر تعلیم ہوں۔ ویسے کمپیوٹر سائنسز میں گرجویشن کر رہا ہوں۔
پانچ سمسٹر اللہ کا شکر ہے مکمل ہو چکے۔

کونسے ادیب پسند ہیں؟

مجھے زیادہ تر مؤرخین، محققین اور فلسفی پسند ہیں۔

نسیم حجازی، بابا محمد یحیٰ خان اور عنایت اللہ کو پڑھنا اچھا لگتا ہے۔ آج کل سرفراز اے شاہ کی کہے فقیر زیر مطالعہ ہے۔

اس کے علاوہ سفر نامے بھی بہت شوق سے پڑھتا ہوں اور ان میں تو اپنے مستنصر حسین تارڑ صاحب سب سے آگے ہیںِ۔

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟

فی الحال تو صرف پڑھائی ہی پڑھائی ہے، اس کے بعد ان شاء اللہ کمپیوٹر سائنسز کی بزنس سائیڈ پر جانے کا ارادہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مدد اور راہنمائی فرمائے آمین۔

کہاں رہتے ہیں؟

میں دنیا کے ایک خوبصورت ترین ملک پاکستان کے شہر کراچی میں رہتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اس ملک کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور اس کی خوبصورتیوں میں مسلسل اضافہ فرماتا رہے آمین۔

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟

میری فیملی میں میرے والدین، تین بہنیں، جن میں سے دو کی شادی ہو چکی، ایک بھائی اور ایک بھابھی ہیں۔ ہاں۔۔ میں بھی تو ہوں۔

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟

ہم کل پانچ بہن بھائی ہیں۔ میرا نمبر سب سے آخر میں ہے۔



ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟


زیادہ تر وقت گھر میں ہی گزرتا ہے، یا اگر چھٹیاں نہ ہوں تو یونیورسٹی میں۔

کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

مجھے بچپن کا دور لوٹنے کی خواہش ہے جس میں انسان ہر چیز سے آزاد ہوتا ہے، نہ کسی چیز کی فکر ہوتی ہے نہ ہی دکھ ستاتے ہیں۔ اس کے علاوہ گناہوں سے بھی بالکل پاک ہونے کا سکون ہوتا ہے۔

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
اعلیٰ مقام میں منفی بھی ہے اور مثبت بھی لیکن مشترکہ طور پر محنت، لگن اور برداشت سب سے ضروری ہیں۔ اگر اس مین ایمانداری کو بھی شامل کر لیا جائے تو مثبت ہو گیا۔

لیکن محنت، لگن اور برداشت وہ تین عناصر ہیں جو ہر طرح سے ایک اعلیٰ مقام پانے کے لئے ضروری ہیں۔ اگر میں اپنی بات کروں تو میرے اندر لگن اور برداشت تو ہیں البتہ محنت کا فقدان ہے۔

آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟

میرا ستارہ جوزا ہے، لیکن ستاروں سے بالکل بھی دلچسپی نہیں اور نہ ہی ان پر یقین رکھتا ہوں۔ جو کچھ ہوتا ہے، وہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور میرے خیال میں ہر برے اور اچھے واقعہ کا کوئی نہ کوئی مثبت پہلو لازمی ہوتا ہے، اگر انسان ڈھونڈنا چاہے تو ظاہر بھی ہو جاتا ہے۔
الحمد اللہ آج تک میں زیادہ تر رونما ہونے والے واقعات کے مثبت پہلو جانتا آیا ہوں اسی لئے کبھی ملال بھی نہیں ہوا۔

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟

حالات حاضرہ سے بہت دلچسپی ہے، دنیا میں کیا ہو رہا ہے بالخصوص پاکستان میں کیا ہو رہا ہے اور بالعموم عالم اسلام میں کیا کیا واقعات رونما ہو رہے ہیں، ان سب سے میری گہری دلچسپی ہے۔

اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟

جو مل جائے وہی پڑھ لیتا ہوں۔ گھر میں کبھی ایکسپریس کبھی جنگ آتے ہیں تو انہی پر اکتفاء کر لیتا ہوں۔
ویسے تو سب سے پہلے، پہلا صفحہ ہی دیکھتا ہوں اور ساری سرخیاں پڑھتا ہوں۔ اگر جمعہ کا اخبار ہو تو سب سے پہلے جمعہ کا خاص صفحہ پڑھتا ہوں۔

کتنے مذہبی ہیں؟

جتنا ایک بنیادی مسلمان کو ہونا چاہیئے۔ عقائد کے معاملے میں تھوڑا سخت ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ اکرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے کسی بھی طرح کے گستاخ کو ہرگز برداشت نہیں کرتا، اس پر مرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔ میں ان میں سے ہوں جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتا مبارک کی توہین کرنے والوں کی بھی گردن اڑا دی تھی۔ اکابرین اسلام اور علماء حق کے خلاف بات نہیں سن سکتا۔


قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟

میں نے نو سال کی عمر میں پہلا قراٰن ختم کیا تھا۔


فی الحال بریک۔۔
کچھ دیر بعد ان شاء اللہ باقی کے جوابات
:)

Maira123
19-07-2011, 01:34 AM
[FONT=Arial][SIZE=5]

فی الحال بریک۔۔
کچھ دیر بعد ان شاء اللہ باقی کے جوابات
:)


یہ کچھ دیر کتنی دیر کے برابر ہے بھائی؟؟؟

SheikhFahad
19-07-2011, 02:27 AM
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

کتب کا مطالعہ کرنا میرا سب سے بڑا مشغلہ ہے, اس کے علاوہ علماء کی محفل میں سامع کی حیثیت سے شامل ہونا اور فٹبال کھیلنا میرے مشاغل میں سے ہیں۔


زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟


ایک اچھا انسان اور ایک اچھا مسلمان بننا چاہتا ہوں جو بالکل بھی نہیں ہوں میری ذاتی رائے کے مطابق۔ پروفیشن کے حساب سے میں پاکستان آرمی میں جانا چاہتا تھا لیکن والدین کے منع کرنے پر نہیں گیا۔ اب اپنی فیلڈ میں ایک کامیاب انسان بننا چاہتا ہوں۔
اللہ مدد فرمائے اور راہنمائی فرمائے آمین۔


زندگی کا فلسفہ بتائیں۔

زندگی ایک سوالیہ پرچہ ہے جو ہم نے ایک مقررہ وقت کے اندر اندر حل کرنا ہے اور دنیا ایک ایسا کمرہ امتحان ہے جس میں نقل کی کھلی اجازت ہے حتیٰ کہ نقل کے سورس تک بتا دیئے گئے ہیں۔
بس جس نے جتنی اچھی نقل کی اور جتنے اچھے سے پرچہ حل کیا۔۔ وہ کامیاب ہے۔

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

محبت اُس احساس کا نام ہے جو صرف محسوس کیا جا سکتا ہے، بیان نہیں کیا جا سکتا۔ کبھی کبھی یہ موجود ہوتا ہے اور فرد اس سے ناآشنا ہوتا ہے، کبھی کبھی یہ موجود نہیں ہوتا اور فرد اس کے دم بھرتا ہے البتہ محبت کو زوال ہو سکتا ہے۔ محبت سے اگلی سٹیج ہے عشق، اس کو زوال نہیں اور یہ صرف عشق حقیقی کے روپ میں ہوتا ہے۔ عشق مجازی میں کوئی صداقت اور حقیقت نہیں بلکہ اس کا وجود ہی نہیں، صرف لفاظی ہے۔


باقی بھی آ رہے ہیں ساتھ ساتھ ان شاء اللہ
:)

SheikhFahad
19-07-2011, 03:21 AM
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟

دوست وہ ہستی ہے جو ہمیشہ آپ کا خیر خواہ اور رازدار ہوتا ہے۔ جو آپ کی باتوں کو ادھر سے اُدھر کرے وہ دوست نہیں ہے۔ دوستی میں خلوص سب سے پہلی شرط ہے۔

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں؟

دوست نسبتاً کم ہیں لیکن جو ہیں وہ مخلص ہیں الحمد اللہ۔ جن میں سے ایک دو میرے بہت زیادہ قریب ہیں۔ فطرت اور خلوص کو مد نظر رکھتا ہوں، ایک دم نہیں کھلتا، آہستہ آہستہ آگے بڑھنے کو ترجیح دیتا ہوں۔

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟

بالکل بھی نہیں، ایک شفقت والا ہاتھ ہوتا ہے جس میں لاڈ، پیار، سختی نرمی سب ہوتی ہے۔ شرارتوں سے کبھی نہیں ٹوکتا اس وقت تک جب شرارتوں میں بدتمیزی کا عنصر غالب ہونے لگ جائے۔

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟

خود کو ایسا انسان دیکھنا چاہتا ہوں جس کے شر سے سب محفوظ رہیں اور کسی کو ایذا نہ پہنچے۔ اللہ تعالیٰ اس درجے پر پہنچائے آمین۔ میں مخفی رہ کر اسلام اور عالم اسلام کی مدد کرنا چاہتا ہوں، یہ میرا ایک دیرینہ خواب ہے کہ امت مسلمہ یک جان ہو جائے۔ اللہ تعالیٰ مدد فرمائے آمین۔

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟

گفتگو کے دوران "ویسے" کا استمعال بہت کرتا ہوں۔

کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟

میرے خیال میں بہت کم حد تک۔ میں چیزیں بکھراتا یا گند مچاتا نہیں ہوں، مجھ سے خود بخود ہو جاتا ہے۔
~


گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟

ہمم سب کے ہی قریب ہوں، سب سے چھوٹا ہونے کی وجہ سے سب کی زیادہ سے زیادہ توجہ ملی۔


اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟

ایک دوست ہیں اور اپنی سب سے بڑی باجی۔ اِن سے بلا ججھک کسی بھی قسم یا کسی بھی نوعیت کی بات بلا خوف کہہ سکتا ہوں اور شیئر کر سکتا ہوں۔

کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

عمومی طور پر ایک سا ہوتا ہے لیکن اگر گھر سے باہر کچھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہو تو گھر والوں پر بالکل ظاہر نہیں ہونے دیتا اور ویسے ہی ہنسی خوشی رہتا ہوں نا ہی کوئی دوسرے فرد پر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ ناخوشگوار واقعہ پیش آ چکا ہے۔

ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟

اُصولوں کی خلاف ورزی پر ناراض ہوتا ہوں۔ اگر کچھ میری ذات کو گراں گزرے تو بس خاموش ہو جاتا ہوں۔ ناراضگی کی مدت بہت ہی قلیل ہوتی ہے، پانچ سے دس منٹ کے اندر خود ہی مان جاتا ہوں بہت ہی زیادہ ہوا تو ایک سے دو گھنٹہ۔

ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟

عمومی طور پر خاموش طبع ہوں لیکن میرے قریب ترین لوگوں سے اچھی محفل جمتی ہے اور میری رائے کی مطابق ان میں زیادہ بولتا ہوں۔

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا ہوگا؟

میں قائل کرنے کی پوری کوشش کروں گا، یا اگر بالکل ہی نہیں مان رہا ہو تو اپنی بات کہہ کر خاموش ہو جاتا ہوں تاکہ فرد خود ہی سوچے اور سمجھے۔

دوران بحث یا ویسے بھی سوالات کے جواب دیتے ہوئے حتی الامکان کوشش ہوتی ہے کہ تحمل اور بردباری کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے۔

آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟

فطری طور پر ٹھنڈے مزاج کا ہوں اور مجھ سے میل جول رکھنے والے افراد کا بھی یہی خیال ہے۔


سانس لینے والی سمائلی

SheikhFahad
19-07-2011, 05:57 AM
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟

سیاست سے دلچسپی ہے بھی اور نہیں بھی یعنی ایک حد تک ہے۔ مجھے صرف اس چیز سے دلچسپی ہے کہ سیاست اور سیاستدانوں سے پاکستان کو کتنا فائدہ ﴿اللہ کرے ایسا وقت آئے﴾ یا کتنا نقصان ﴿جو آج تک ہوتا آ رہا ہے﴾ ہو رہا ہے۔ میں مصلحتوں کی سیاست کا قطعی قائل نہیں اور سیاست نام ہی مصلحت کا ہے میرے نظریے کے مطابق۔

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟

دور اندیش تو نہیں کہہ سکتے البتہ کوئی قدم لینے سے پہلے اس کے اچھے اور برے اثرات پر ایک دفعہ غور ضرور کر لیتا ہوں۔
لیکن اندازے اچھے ہوتے ہیں۔

مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟

حساس تھا لیکن کچھ واقعات کے رونما ہونے کے بعد اللہ کا شکر ہے اب کافی مضبوط اعصاب کا مالک ہوں اور میرے گھر والے بھی اس کے قائل ہیں۔

کتنی زبانیں جانتے ہیں؟

زبانیں فی الحال تین ہی جانتا ہوں، اردو ، انگریزی اور پنجابی۔

کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟

مجھے اردو اور عربی سے شدید لگاؤ ہے۔ عربی سیکھنے کی میری شدید خواہش ہے اور ان شاء اللہ ضرور سیکھوں گا۔

کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟

زیادہ سے زیادہ دس منٹ کے اندر تیار ہو جاتا ہوں۔

کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی
توجہ چاہتے ہیں؟

اگر کوئی میرے مزاج کا شخص مل جائے تو ہلکی پھلکی گپ شپ ہوتی رہتی ہے، جلد گھلتا ملتا نہیں ہوں اور اس کو میں ایک خامی گردانتا ہوں۔ میزبان سے صرف ضروری توجہ چاہتا ہوں، زیادہ تنگ نہیں کرتا نہ ہی باتوں کو محسوس کرتا ہوں سوائے انکے جو محسوس کئے جانے کے قابل ہوں یا محسوس کروائی جا رہی ہوں۔

کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟

کافی سارے ہیں لیکن دوسروں کی کسی بھی نوعیت کی مدد کر کے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟

کسی چیز کی ٹینشن ہو تو پہلے اس کے تمام برے نتائج کو سوچ لیتا ہوں، پھر دل کو سمجھاتا ہوں اللہ مالک ہے جو ہو گا دیکھا جائے گا اور اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیتا ہوں۔ دل بھی بچارا معصوم ہے آرام سے سمجھ جاتا ہے الحمد اللہ۔

غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟

بہت کم آتا ہے لیکن بہت شدید آتا ہے۔ البتہ جتنی جلدی آتا ہے اتنی ہی جلدی چلا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟

جب کوئی دھڑلے سے جھوٹ بولے جبکہ اس کو معلوم ہو کہ یہ جھوٹ ہے، یا کوئی ڈھٹائی سے ایسے موقف پر ثابت قدم رہے جس کے غلط ہونے پر کوئی شک ہی نہ ہو۔ اُصولی باتوں پر غصہ زیادہ آتا ہے۔

غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟

بالکل خاموش ہو جاتا ہوں، کسی پر ظاہر نہیں کرتا نہ ہی کسی پر نکالتا ہوں۔ اگر خدانخواستہ نکل جائے تو ٹھنڈا ہونے کے بعد مسلسل ملال ہوتا رہتا ہے کہ کیوں نکالا، پھر وہ ایک الگ بے چینی ہوتی رہتی ہے جب تک معافی نہ مانگ لوں۔

بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟

کم گو ہوں لیکن جو میرے قریب ترین افراد ہیں ان کے ساتھ شاید زیادہ بولتا ہوں لیکن فطری طور پر کم گو واقع ہوا ہوں۔

بنت احمد
19-07-2011, 06:04 AM
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔

زندگی ایک سوالیہ پرچہ ہے جو ہم نے ایک مقررہ وقت کے اندر اندر حل کرنا ہے اور دنیا ایک ایسا کمرہ امتحان ہے جس میں نقل کی کھلی اجازت ہے حتیٰ کہ نقل کے سورس تک بتا دیئے گئے ہیں۔
بس جس نے جتنی اچھی نقل کی اور جتنے اچھے سے پرچہ حل کیا۔۔ وہ کامیاب ہے۔

بہت اچھی بات بولی ہے بھائی، ماشاءاللہ

یہ واحد امتحان ہے جس میں کامیابی کا معیار نقل (اتباع) ہے، جس نے بہترین ﷺ کی جتنی بہترین نقل (اتباع) کی وہ اتنا ہی کامیاب۔

بہت اچھا بولا، اللہ آپ کو دین و دنیا کی فلاح عطا کرے۔

SheikhFahad
19-07-2011, 08:11 PM
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟


سکول میں تیسری جماعت میں مس مہتاب، چوتھی میں مس فاخرہ، پھر آٹھویں اور نویں میں مس یاسمین اور نویں میں سر خالد، اس کے بعد تیسرے سمسٹر میں سر شیراز احمد میری زندگی میں بہترین اساتذہ رہے ہیں۔

کونسا مضمون پسند ہے؟

تعلیمی میدان میں کمپیوٹر سائنسز کے مضامین، فزکس اور اسلامیات میرے پسندیدہ مضامین میں سے ہیں۔

کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟

بائیولوجی اور کیمسٹری سے بالخصوص اور ریاضی کی چند شاخوں سے میری خاص دشمنی ہے۔ یہ وہ مضامین ہیں جن سے بہت کوشش کے باوجود بھی میری کبھی دوستی نہیں ہو سکی۔

پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟

نکمین میں چنے کی دال بہت زیادہ پسند ہے اور میٹھے میں رس ملائی بہت شوق سے کھاتا ہوں۔

کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟

اللہ کا شکر ہے کچھ بھی ایسا نہیں جو پسند نہیں ہو یا نہیں کھاتا ہوں۔ سب کچھ آرام سے بغیر نخروں ٹخروں کے کھا لیتا ہوں۔

پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟

پسندیدہ رنگ سفید ہے یا ٹھنڈے رنگ پسند ہیں اور چبھتے ہوئے رنگ بھلے نہیں لگتے۔

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟

گیلی مٹی کی خوشبو اور عود بہت پسند ہیں۔ ویسے موتیے کے پھول کی خوشبو بھی بہت اچھی لگتی ہے۔

پسندیدہ لباس کونسا ہے؟

شلوار قمیض، کرتا اور کندورة پسندیدہ لباس میں سے ہیں۔

SheikhFahad
19-07-2011, 09:23 PM
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟

صاف گوئی پسند ہے، مجھے یہ اطمینان ہوتا ہے کہ میرے دل اور الفاظ میں تضاد نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کچھ برا لگتا ہے یا کچھ کسی سے متعلق ناگوار گزرتا ہے تو اپنے تک ہی رکھتا ہوں، احساس بالکل نہیں دلاتا بس خود ایک حد تک کھنچ جاتا ہوں۔

اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟

بہت ساری ہیں، میں محفل میں اتنی جلدی گھلتا ملتا نہیں ہوں، اس کے علاوہ کبھی کبھی مجھے کم گو ہونے کے کئی نقصانات اٹھانے پڑتے ہیں تعلیمی میدان میں بھی۔ ایک مجھے اپنی بھولنے کی عادت سے بڑی کوفت ہوتی ہے، اکثر بھول جاتا ہوں اور پھر بھگتنا پڑتا ہے۔


دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟

صبح صبح کا وقت جب سورج طلوع ہونا شروع کرتا ہے اور روشنی پھیلنا شروع ہو رہی ہوتی ہے دن بھر میں میرا سب سے پسندیدہ وقت ہے۔

ویسے اگر کہیں تو جتنا وقت گھر والوں کے ساتھ گزرتا ہے وہ اچھا لگتا ہے۔

قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟

بہتے شور مچاتے چشمے اور دریا پسند ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ناردن ایریاز میں جو کچھ ہے وہ بہت زیادہ پسند ہے۔

کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟

دینی علوم کو سب سے بہتر جانتا ہوں۔

پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟

بہن بھائیوں کا اور بھائیوں کا۔

پسندیدہ شعر یا کہاوت؟

بہت سارے ہیں، لیکن ایک میرے پسندیدہ ترین میں سے ایک ہے جو آجکل کے حالات کے تناظر میں موزوں ترین ہے۔

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ کر
خاص میں ترکیب میں قوم رسول ﷺ ہاشمی

اس کے علاوہ

میں تجھ کو بتاتا ہوں تقدیر اُمم کیا ہے
شمشیر و سناں اوّل طاؤس و رباب آخر

گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

میرے کمپیوٹر کی ٹرالی اور اس پر پڑا ہوا کمپیوٹر یا میرا لیپ ٹاپ
:) :)

SheikhFahad
20-07-2011, 01:25 AM
ون اردو پر کیسے آئے؟


ون اردو پر میں گُل آپی اور غزل سس کی تلاش میں آیا تھا۔ میری بہت پہلے گُل آپی اور غزل سس سے کہیں پر بات ہوتی تھی پھر اچانک انہوں نے آنا چھوڑ دیا۔ ارسلان بھائی ﴿ون اردو ممبر﴾ سے پوچھا تو انہوں نے اِدھر کا پتا دیا سو فوراً سے خود کو رجسٹر کروا لیا۔

کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟

ادھر کے ماحول اور ادھر کے لوگوں نے مجھے کہیں نہیں جانے دیا۔ جب میں نے اپنا تعارفی تھریڈ بنایا تھا، تب ہی اتنا اچھا ویلکم کیا تھا سب نے۔ یہاں کے لوگ، ادھر کا ماحول سب کچھ بہت ہی اعلیٰ ہے ماشاء اللہ۔ اللہ کرے یہ خوب سے خوب تر کی طرف بڑھتا رہے۔ آمین۔

ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟

مجھے بالکل بھی نہیں یاد، شاید گُل رعنا آپی سے یا غزل سس سے۔

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟

ون اردو پر عروسہ آپی، من مانی سس ﴿مانو﴾ کو اپنا ہم مزاج سمجھتا ہوں بلکہ بہت حد تک مماثلت پائی جاتی ہے۔

ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟

ون اردو نے بہت کچھ سکھایا ہے، مجھے لکھنے، بولنے اور مباحثہ کرنے کا ڈھنگ ہی ون اردو کا حصہ بننے کے بعد آیا ہے۔ جو مجھے تھوڑا بہت الفاظ کا چناؤ کرنا آیا ہے، وہ بھی ون اردو ہی کے مرہون منت ہے۔

اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟

براؤزر کھولنے کے بعد سب سے پہلے ون اردو اور پھر جی میل کے ایڈریس براؤزر کے حوالے کرتا ہوں۔ زیادہ تر وقت اِدھر ہی گزرتا ہے۔

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟

کئی لوگ ہیں جن سے متاثر ہوں، عروسہ آپی ﴿کاشفین﴾ اور یاز بھائی ﴿یازغل﴾ سر فہرست ہیں۔

یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟

مجھے بالکل بھی نہیں یاد کہ کس ممبر سے سب سے پہلے میری دوستی ہوئی تھی البتہ یہاں سے کئی مخلص ساتھی ملے اللہ کا شکر ہے۔ اللہ تعالیٰ یہ ساتھ ہمیشہ قائم رکھے آمین۔

ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟

ڈسکشن اور گپ شپ کے سیکشن مجھے بہت پسند ہیں۔ کوئی ایسا سیکشن نہیں جو پسند نہ ہو، سارے ہی زبردست ہیں ماشاء اللہ۔

کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟

میرے نزدیک کوئی خامی یا کمی نہیں ہے ون اردو میں۔ ماشاء اللہ بہت زبردست جا رہا ہے۔ اللہ اس کو دوام بخشے آمین۔

ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟

یہاں کے لوگ اور یہاں کا ماحول۔ ایسا خوبصورت ماحول میں نے پوری انٹرنیٹ کی دنیا میں کہیں نہیں دیکھا جیسا بہترین ماحول ون اردو کا ہے ماشاء اللہ۔

آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

بہت سے فوائد حاصل ہیں، جن میں سے چند ایک یہ ہیں کہ ایک تو ادھر کئی معیاری کتب پڑھنے کو مل جاتی ہیں، پھر یہاں کا ماحول اور لوگ۔ اس کے علاوہ معیاری مباحثے، بلاگز وغیرہ سوچ کو وسعت بخشتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے جوہر دکھانے کے لئے ابتدائی پلیٹ فارم بھی ون اردو ممبرز کو ون اردو فراہم کر رہا ہے ماشاء اللہ۔

SheikhFahad
20-07-2011, 09:08 PM
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟

میرے سب سے بہترین دوستوں میں ایک میرا دوست محمد ارسلان اور ایک من مانی سس ﴿مانو﴾ ہیں۔

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟

شرارتی بھی تھا اور معصوم بھی، میری تمام تر شرارتیں گھر کی چار دیواری تک محدود تھیں، لوگوں کے سامنے سیدھا سادھا بچہ تھا۔

بچپن کیسا گزرا؟

بچپن اللہ کا شکر ہے اچھا گزرا۔ سب سے چھوٹا ہونے کی وجہ سے سب کی بھرپور توجہ ملی اور آجتک ملتی آ رہی ہے۔ اللہ کا شکر ہے
:)

کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟

ویسے تو میں چودہ سال تک امی کی زبردست ماروں کا واحد مرکز بنا رہا، وجہ صرف پڑھائی میں لاپرواہی ~
ایسی شرارت مجھے نہیں یاد، البتہ جب بھی سکول میں ساتویں جماعت تک پیپر دیکر آتا تھا تو جہاں تینتیس ﴿33﴾ نمبر پورے ہوتے تھے، وہیں چھوڑ چھاڑ کر آ جاتا تھا کہ بس اب پاس ہو گیا۔
اور اتفاق سے جب بھی رزلٹ آتا تھا تو ہمیشہ تینتیس کے تینتیس پورے آتے تھے اور پھر پاس ہونے کی خوشی میں زبردست مار سے تواضع ہوتی تھی
~
امی ہمیشہ کہتی تھیں کہ ایک دفعہ فیل ہو جاؤں تاکہ کچھ عقل آئے پر کبھی فیل نہیں ہوا۔


پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟

بس ٹھیک ہی رہی، میرا پڑھائی کا کیرئر بالکل بھی امپریسوو یا اچھا نہیں ہے۔ پہلے تو میں خود ہی لاپرواہ تھا، جب تھوڑا پڑھائی میں سنجیدہ ہوا اور میری کارکردگی بہتر ہونے لگی اور آٹھویں میں سکالر شپ لیا، نویں کے فرسٹ ٹرم میں بھی پوزیشن آ گئی تھی، لیکن پھر گھر والوں نے شفٹ کر لیا کراچی، اور کراچی کے سکول فیڈرل گورنمنٹ پبلک سیکنڈری سکول کراچی میں داخل کروایا گیا، اُدھر کانسیپٹس بالکل بھی نہیں دیئے جاتے تھے بلکہ رٹا کے ذریعہ یاد کروایا جاتا تھا جو میری بالکل بھی ٹائپ نہیں تھی۔ اور بس اس کے بعد دوبارہ سے
بقول شاعر
دیکھا تو پھر وہیں تھے چلے تھے جہاں سے ہم

Kashfeen
20-07-2011, 09:23 PM
بہت اچھا انٹرویو جا رہا ہے فہد:)۔

اچھا اب ذرا آسان سوال۔۔

کونسی موویز پسند ہیں۔

فیورٹ شاعر کونسا ہے

زندگی کا کوئی یادگار واقعہ

SheikhFahad
20-07-2011, 11:31 PM
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟

پہلے پہل بہت کرتا تھا، اس کے بعد عادت ہو گئی تھی تو نہیں کرتا تھا البتہ صبح صبح سکول جاتے ہوئے جب سکول قریب آتا تھا تو پیٹ میں بَل ﴿عام الفاظ میں وَٹ﴾ پڑنے لگ جاتے تھے۔ ~۔


زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟


کئی واقعات ہیں ان میں سے ایک میرے سکول کا پہلا دن ہے، اُس وقت ہم منگلا میں تھے اور میرے سب بہن بھائی اُسی سکول میں پڑھتے تھے۔ پہلے دن جب سکول مجھے لے جایا گیا تو کافی رو دھو کر گیا، لیکن ٹیچر اچھی تھیں ان کا نام نہیں یاد آ رہا، انہوں نے بہلے پہل تو بہلا لیا اور مجھے چند ٹافیاں دیں۔ بچپن میں پیارا اور معصوم سا بھی دکھتا تھا اور باتیں بھی ویسی تھیں تو جلد ہی توجہ کا مرکز بن جاتا تھا۔ خیر تو مجھے سب بچوں کو سارا سکول گھمایا گیا سب ٹیچرز سے ملوایا، میں انہی ٹیچرز کی قمیض پکڑ پکڑ کر گھومتا رہا تو سب کی نظر مجھ پر ہی پڑتی رہی۔ جب واپس دوبارہ کلاس میں آئے تو میں نے ایک ٹافی کھائی اور اس کا ریپر زمین پر ہی پھینک دیا، اُنہی ٹیچر نے کہا بیٹا کچھ بھی کھا کر ریپر اس طرح نہیں پھینکتے، ڈسٹ بِن میں پھینکتے ہیں اور بس جی، میں بھاں بھاں کر کے رونا شروع، حتیٰ کہ پورا سکول سر پر اٹھا لیا، سب ٹیچرز آ آ کر بہلا رہی تھیں ساتھ میں کلاس ٹیچر سے کہہ رہی تھیں اتنے پیارے بچہ کو آپ نے کیا کہا ہے، وہ سب کو یہی کہتی رہیں کہ میں نے تو بس اتنا کہا ہے، خیر پھر آخر کار مجھے میری بہن کی کلاس میں، وہ اس وقت نائنتھ میں تھیں کے حوال کیا گیا، اور میں انہی کی گود میں چڑھ کر ان کی ہی کلاس میں سو گیا اور پھر چھٹی کے وقت اٹھا۔

کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟

ایک تو یہ سکول کہ پہلے دن والا واقعہ سن کر بے اختیار ہنسی آ جاتی ہے۔

ایک مجھے اپنی اُس حالت کو سوچ کر ہنسی آتی ہے جو میرے سکالر شپ آنے پر بنی تھی۔ جب میرا آٹھویں جماعت میں سکالرشپ آیا تھا تو میں ہکا بکا رزلٹ دیکھ رہا تھا اور کافی دیر تک سُن تھا کہ یہ میرا ہی رزلٹ ہے کہ نہیں، اور پھر میں نے اپنے پانچ دوستوں کو کال کر کے رزلٹ چیک کروایا تھا۔ اُس وقت جو میرے تاثرات تھے اُن کو سوچ کر ہنسی آتی ہے اور پھر جب سکول گیا تھا تو سر ایسے شرم سے جھکا تھا جیسے کتنی بڑی غلطی کی ہو۔ میرے پچھلے سارے ٹیچرز ﴿جن کو میرے نظریے کے مطابق غلط فہمی تھی کہ یہ بچہ مستقبل میں کچھ کرے گا﴾ ہنس رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ جو سر کبھی تینتیس نمبر لیکر نہیں جھکا آج سکالر شپ لینے پر جھکا ہوا ہے۔

کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟

دو ایسے فیصلے تھے جن کا میری زندگی پر بہت گہرا اثر پڑا جن میں سے ایک کا تعلق ماضی قریب سے ہے۔ بہت مشکل فیصلے تھے اور اپنے دل کے خلاف کرنے پڑے تھے لیکن ان کا ایک فائدہ ہوا کہ میرے اعصاب مضبوط سے مضبوط تر ہو گئے ہیں الحمد اللہ۔

SheikhFahad
20-07-2011, 11:50 PM
بہت اچھا انٹرویو جا رہا ہے فہد:)۔


پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ عروسہ آپی
:)

اچھا اب ذرا آسان سوال۔۔

ویسے عجیب اتفاق ہے، سوال ہمیشہ آسان ہوتے ہیں، البتہ جواب
~

کونسی موویز پسند ہیں۔

مجھے ایک تو اینی میٹڈ موویز بہت پسند ہیں جن میں سے
Kung fu panda
How to train your dragon?
اور ان جیسی موویز پسند ہیں۔

اس کے علاوہ وار فیئر پر مبنی موویز، اور بالخصوص
The Last Samurai
میری محبوب ترین مووی رہی ہے جس کو میں کتنی دفعہ دیکھ چکا ہوں مجھے خود نہیں یاد۔ ~
لیکن مجھے وہ اس لئے پسند ہے کیونکہ مجھے ویسی زندگی پرکشش لگتی ہے۔

فیورٹ شاعر کونسا ہے

سب سے پسندیدہ شاعر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ ہیں۔ ان سے آگے مجھے کوئی نہیں پسند۔

زندگی کا کوئی یادگار واقعہ

فی الحال ذہن میں کچھ نہیں۔۔ تھوڑا سوچنے کا موقع دیں پلیز
::)

اسماء
21-07-2011, 12:38 AM
بہتتت زبردست انٹرویو ہے فہد بھائی۔۔۔ گریٹ۔۔۔:)

SheikhFahad
21-07-2011, 01:30 AM
بہتتت زبردست انٹرویو ہے فہد بھائی۔۔۔ گریٹ۔۔۔:)
تاثرات اور حوصلہ افزائی کا بہتتتت شکریہ اسماء سس
خوش رہیئے ہمیشہ آمین
:) :)

SheikhFahad
21-07-2011, 02:13 AM
بہت اچھی بات بولی ہے بھائی، ماشاءاللہ

یہ واحد امتحان ہے جس میں کامیابی کا معیار نقل (اتباع) ہے، جس نے بہترین ﷺ کی جتنی بہترین نقل (اتباع) کی وہ اتنا ہی کامیاب۔

بہت اچھا بولا، اللہ آپ کو دین و دنیا کی فلاح عطا کرے۔


پسند کرنے اور سراہنے کا بہت شکریہ بنت احمد سس
اللہ تعالیٰ آپکو ہمیشہ خوش و خرم رکھے آمین
:)

IbneRushd
22-07-2011, 12:11 AM
فہد بھائی کا انٹرویو بہت اچھا جارہا ہے ۔بھئ اور سوال کہاں ہیں ؟مجھے تو مزہ آرہا ہے پڑھنے میں ۔

Kashfeen
22-07-2011, 12:39 AM
فہد کے بارے میں ایک بات میں بتا سکتی ہوں کہ یہ ہر لفظ کو بہت مہارت اور تیزی سے الٹا لکھ سکتا ہے۔جیسے
سوری کو یروس۔ ۔ ۔ ۔ ۔تھینکس کو سکنیھت وغیرہ جوکہ میں بالکل نہیں کر سکتی:)

Maria Masood
22-07-2011, 01:10 AM
اففففففف اتنے فلسفے ۔۔۔انکو تو فلسفوں کی کتاب لکھنی چاہیے:p۔۔بہت ہی بھاری انٹرویو ہوگیا بھئ اب اسے لائیٹ کرتے ہیں کچھ اونگے بونگے سوال کر کے۔۔۔

ہر انسان گرتا پڑتا رہتا ہے۔۔آپ گرے ۔۔۔اگر ہاں تو کہاں؟کس جگہ؟اور کتنا برا؟اور کتنی شرمندی اٹھانی پڑی تھی۔۔؟
آئینہ دیکھ کے کیا خیال آتا ہے۔۔(آفکورس ہنسی چھوٹ جاتی ہوگی;d)۔۔لیکن زرا تاثرات بتائیں اپنے؟
کبھی چیٹنگ کی۔۔۔اگر ہاں تو پورا واقعہ بتائیں کیسے کی؟
چائے اور رانی (یہ جوس کا نام ہے اسکو کوئی وہ والی رانی نہ سمجھے:p)۔میں سے کیا لینا پسند کریں گے؟


چلیں کچھ سنجیدہ سوالات بھی

اپنی پہلی تحریر یاد ہے کون سی تھی؟
کبھی تقریر کی اور رسپانس کیا ملا؟
تعریف جو کسی نے کی ہو اور آپ خوشی سے پھولے نہ سمائے ہوں؟

فلحال اتنا ہی میرا تخریبی دماغ جب اور سوال سوچے گا جب جب پوچھوں گی۔۔8)

SheikhFahad
25-07-2011, 10:42 PM
اففففففف اتنے فلسفے ۔۔۔انکو تو فلسفوں کی کتاب لکھنی چاہیے۔۔بہت ہی بھاری انٹرویو ہوگیا بھئ اب اسے لائیٹ کرتے ہیں کچھ اونگے بونگے سوال کر کے۔۔۔

ارے میری باتیں اہل عقل کے لئے ہیں، آپ کے لئے مضر ثابت ہو سکتی ہیں
;)

ہر انسان گرتا پڑتا رہتا ہے۔۔آپ گرے ۔۔۔اگر ہاں تو کہاں؟کس جگہ؟اور کتنا برا؟اور کتنی شرمندی اٹھانی پڑی تھی۔۔؟

ہمم جی جی گرا بلکہ بہت دفعہ گرا ﴿بلکہ ایک دفعہ واش روم میں بھی گرا پر کسی نے دیکھا نہیں البتہ چوٹوں نے کہہ دیا تھا سب کو - کھسر پھسر کرنے والی سمائلی﴾

ہاں جی تو میں کہہ رہا تھا کہ بالکل گرا اور ایک دفعہ بڑا شرمندہ ہوا تھا۔ میں اپنے دوست کے گھر جا رہا تھا اور اس کے گھر کے قریب ہی تھا تو راستے میں کوئی چیز پڑی تھی، میں نے پاؤں سے ایک طرف کرنی چاہی کہ راستے میں پڑی ہے، میرا پاؤں اس پر رول ہو گیا اور دھڑام ساتھ گندا پانی تھا اس میں شڑاپ
~~~
بس پھر کیا انہی پیروں پر فوراً گھر واپس آ گیا، پر وہ کیا ہے کہ
گرتے ہیں شہسوار ہی میدانوں میں
::)

SheikhFahad
25-07-2011, 11:48 PM
کبھی چیٹنگ کی۔۔۔اگر ہاں تو پورا واقعہ بتائیں کیسے کی؟

ہمممم جی کی
چھٹی جماعت میں
ہماری ایک ٹیچر تھیں میتھس کی، اور وہ دوسرے سیکشن کی کلاس ٹیچر تھیں، تو جب بھی ہماری کلاس میں آتی تھیں تو سکس سی والے ایسے اور ایسے اور آپ لوگ تو نکمے کچھ نہیں آتا وغیرہ وغیرہ جبکہ اگزامز میں ہمیشہ ہماری کلاس کے مارکس سکس سی سے کافی زیادہ آتے تھے بالخصوص میتھس میں ﴿وہ بھی شاید اس وجہ سے کہ ہمارے سکول میں اصول تھا کہ جو ٹیچر پڑھاتا تھا، پیپر وہ نہیں چیک کرتا تھا﴾ لیکن وہ اس کے بعد اور زیادہ سکس سی کے راگ کہتی رہتیں اور چمچوں کے علاوہ باقی سب کلبلاتے رھتے تھے اور کلبلانے اولوں میں جو اوپر اوپر تھے ان میں، میں بھی تھا

کیونکہ مجھے یہ ہے کہ میری اپنی شخصیت ہے، کسی سے ملایا نا جائے کہ وہ ایسا اور تم ایسے ہاں تصیح ضرور کی جائے کہ فلانی چیز ٹھیک نہیں، اس کو ایسے کر لو، تو خوشی خوشی تصیح کر لیتا ہوں، لیکن کمپیئر کیا جائے تو پھر میری ضد غالب آ جاتی ہے

تو جی پھر پوری کلاس نے پکڑا چمچوں کو اور ان کو خبردار کیا کہ
اگر منہ سے کچھ بولا تو خیر نہیں
اور ہم نے کیا یہ کہ جب بھی ٹیسٹ ہوتا تھا تو کلاس کے ایک کونے سے کھسر پھسر، وہ ادھر جاتیں تو اُس طرف سب بالکل خاموش اور دوسری طرف سے کھسر پھسر، وہ دوسری طرف جاتیں تو کلاس کے کسی اور کونے سے آوازیں بلند ہونے لگ جاتیں، آتا ہوتا تو بھی جان کر پوچھتے اور وہ کہتی رہتیں تم لوگ ہو ہی ایسے سکس سی ایسی اور اتنے اچھے اور آپ یہ وہ فلانا ڈھمکانا
تو بس وہ ایک سال پورا اسی طرح ہم نے گزارا اور خوب چیٹنگ کی خواہشات پوری کیں
::) ::)

SheikhFahad
26-07-2011, 01:21 AM
چائے اور رانی (یہ جوس کا نام ہے اسکو کوئی وہ والی رانی نہ سمجھے:p)۔میں سے کیا لینا پسند کریں گے؟

وئی نی۔۔ یہ کیا سوال پوچھ لیا
دیکھیں چائے کے بغیر آنکھیں نہیں کھلتیں اور رانی کے بغیر مزا نہیں آتا
~
ہممممممممممممم۔۔ چلیں۔۔۔ چائے ۔۔ نہیں رانی۔۔ نہیں چائے۔۔۔ یا رانی ۔۔

او ہوو
کچھ بھی دے دیں
::)

چلیں چائے ہی ٹھیک ہے

اسماء
26-07-2011, 01:55 AM
فہد بھائی چند سوالات۔۔

کھانے میں کیا کیا پسند ہے؟

کس کام کے لیے ہر وقت تیار ہوتے ہیں؟

کس کام سے کبھی موڈ آف نہیں ہوتا۔۔

کمپیوٹر کے سبجیکٹس میں کونسا فیورٹ ہے اور کونسا زہر لگتا ہے؟

اسماء
26-07-2011, 01:56 AM
ہینڈ رائٹنگ کیسی ہے؟

ڈرائنگ کیسی ہے؟ کبھی کچھ بنایا ہے؟

اسماء
26-07-2011, 01:58 AM
کمپیوٹر خراب کرنا تو اکثر لوگوں کو آتا ہے۔۔اپنا کمپیوٹر کبھی خراب کر کے ٹھیک کیا ہے؟

کمپیوٹر کے سامنے کتنا وقت گزارتے ہیں؟

کتنا وقت کمپیوٹر کے بغیر رہ سکتے ہیں؟

اسماء
26-07-2011, 01:59 AM
رکیں ذرا میں خلوص باجی کے سوالات اٹھا کر لاتی ہوں۔۔۔:cool:

اپ کے ہاتھ،زبان اور کانوں میں سے کس کا زیادہ استمعال ہوتا ہے؟
غصہ کیسا ہے؟
اور اس کا دورانیہ کتنا ہوتا ہے؟
ریکٹر اسکیل پر آپ کے غصے کی شدت اندازہ کتنی آۓ گی؟
کبھی غصے میں کوئی نقصان کیا ہے؟
اور کن باتوں پر غصہ آتا ہے ؟

اسماء
26-07-2011, 02:01 AM
خلوص باجی کے سوالات۔۔

کتابیں پڑھنے کا کیا مقصد ہوتا ہے؟آپ کے نزدیک۔

کس موضوع پر بات کرنا اچھا لگتا ہے ؟اور کس موضوع پر بات کرنے سے کوفت ہوتی ہے؟

شاعری سے کتنا شغف ہے؟

بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتے تھے ۔۔۔ یا جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟

کوئی ایسا محاورہ جس سے آپ کو اختلاف ہو؟ اور اس کا متبادل بھی دیجیے ۔ ۔

ضدی ہیں؟کن باتوں کے لیے ؟

اپنے امی اور ابو کی کون کون سی عادات پسند ہیں زیادہ جو آپ خود بھی اپنانا چاہیں ؟

اسماء
26-07-2011, 02:04 AM
جو سوالات ہو گئے ہوں گے ان کے جواب مت دیجئے گا۔۔

اسماء
26-07-2011, 02:06 AM
اچھا ہاں۔۔

آپ تین خواہیشیں بتائیں ۔۔جو آپ چاہتے ہیں کہ یہ پوری ہو جائیں تو مزہ آ جائے زندگی کا۔۔

اور کوئی تین ایسی حسرتیں۔۔جو لگتا ہے حسرتیں ہی رہ جائیں گی ایسا معاملہ ہے بھی یا نہیں؟

اسماء
26-07-2011, 02:09 AM
کارٹونز دیکھتے ہیں؟؟

اسماء
26-07-2011, 02:10 AM
اگر آپ کو کوئی چیز ایجاد کرنی ہو تو کیا چیز ایجاد کریں گے؟؟

SheikhFahad
26-07-2011, 02:32 AM
چلیں کچھ سنجیدہ سوالات بھی

جی جی ضرور
:)

اپنی پہلی تحریر یاد ہے کون سی تھی؟

میں نے اپنی پہلی تحریر کالج میں فرسٹ ایئر میں لکھ کر دی تھی ایک لڑکے کو تقریر کے لئے، موضوع تھا
"پاکستان کی موجودہ پستی کا علاج"
لیکن اس پر سخت الفاظ کا اعتراض لگ گیا تھا اور وہ رجیکٹ ہو گئی تھی۔

پھر میں نے سیکنڈ ایئر میں کالج ہی کے رسالے کے لئے چند تحاریر لکھی تھیں اور اس کا مدیر اعلیٰ بھی بنا تھا۔

کبھی تقریر کی اور رسپانس کیا ملا؟

ہممم تقریر ایک ہی کی ہے اب تک لیکن لکھی کئی ہیں۔ جن میں سے صرف ایک ہی سلیکٹ ہوئی، باقی تین ایسی تھیں جن پر سخت الفاظ اور جارحانہ رویہ کا آبجیکشن لگا، ایک کو موزوں نہیں قرار دیا گیا۔
اس میں ہوا یہ تھا کہ بیچ میں کچھ زیادہ جوش میں آ گیا تھا، لہجہ اور آواز بہت زیادہ تیز ہو گئی اور ٹیبل پر زور سے ہاتھ مارا، موضوع مسلمانوں یا امت مسلمہ کے بارے میں کچھ تھا ٹھیک سے یاد نہیں، تو میری گھڑی ٹوٹ گئی تھی لیکن جلد ہی پھر واپس پٹری پر آ گیا تھا۔ رسپانس کافی اچھا رہا تھا شاید، جب اترا تو پورا سکوت چھایا ہوا تھا
~
لیکن چوتھا انعام بھی مل گیا تھا
::)

تعریف جو کسی نے کی ہو اور آپ خوشی سے پھولے نہ سمائے ہوں؟

ہممم چند لوگ ہیں جن کی تعریف ہو یا کوئی تنقید، دونوں پر خوشی ہوتی ہے کہ ان کے خلوص اور سچی رائے کا اعتبار ہے۔

باقیوں کی تعریف کو میں اتنا نہیں لیتا کہ مجھے پتہ ہے میرے اندر کتنی ہی خامیاں ہیں۔
تعریف ہوتی ہے لیکن اب تک ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اتنی خوشی ہو کہ پھولا نہ سمایا ہوں۔

فلحال اتنا ہی میرا تخریبی دماغ جب اور سوال سوچے گا جب جب پوچھوں گی۔۔8)

جی جی ضرور سوچیں لیکن ذرا خیال سے
ننھا منا سا دماغ ہے کہیں اوور لوڈ نہ ہو جائے
::)

Maria Masood
26-07-2011, 05:25 AM
Gud gud asma isi tarha swalon ki pojhar rakho tm...:p

SheikhFahad
26-07-2011, 06:30 PM
فہد بھائی چند سوالات۔۔

جی جی ضرور آپ بھی پوچھیئے
:)

کھانے میں کیا کیا پسند ہے؟

کھانے میں سب کچھ، کچھ بھی ایسا نہیں جو میں شوق سے نہیں کھاتا ہوں، ہاں بطور خاص چنے کی دال، توریاں، قیمہ آلو اور قیمہ مٹر بہت پسند ہیں۔
:)

کس کام کے لیے ہر وقت تیار ہوتے ہیں؟

وہ کام جو دوسرے کہیں، اپنے کاموں میں خود ہی آلے ٹالے کرتا رہتا ہوں اور زبردست کاہلی کا مظاہرہ کرتا رہتا ہوں لیکن کوئی کہے جیسے امی ابو یا بہنیں وغیرہ تو فوراً سے اٹھ جاتا ہوں۔

کس کام سے کبھی موڈ آف نہیں ہوتا۔۔

کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنے والے کاموں سے
::)
;d

کمپیوٹر کے سبجیکٹس میں کونسا فیورٹ ہے اور کونسا زہر لگتا ہے؟

پروگرامنگ کے سارے کروسز اچھے لگتے ہیں البتہ سوائے ان کے جن میں ٹیچرز رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں جیسے فیور ازم کرنا یا "چَٹِّی" کا پڑھانا یا پھر کسی دوسری کلاس سے کمپیئر کرنا کہ وہ ایسے اور آپ ایسے
~

SheikhFahad
26-07-2011, 06:33 PM
ہینڈ رائٹنگ کیسی ہے؟

ہینڈ رائٹنگ اردو کی بس ٹھیک ہے اور انگریزی کی کچھ بہتر لیکن نیٹ ہے۔

ڈرائنگ کیسی ہے؟ کبھی کچھ بنایا ہے؟

ہممم ڈرائنگ تھوڑی اچھی ہے، چھٹی ساتویں اور آٹھویں میں ڈرائنگ کے سجبیکٹ میں ہی بس ڈرائنگ کی تھی، اور اس میں اچھے مارکس آ جاتے تھے۔
مجھے اپنی سب سے بہترین ان میں ایک سینری لگتی ہے جو میں نے واٹر کلرز استعمال کر کے بنائی تھی پاکستان کے شمالی علاقوں کی۔
:)

SheikhFahad
26-07-2011, 06:46 PM
کمپیوٹر خراب کرنا تو اکثر لوگوں کو آتا ہے۔۔اپنا کمپیوٹر کبھی خراب کر کے ٹھیک کیا ہے؟

ہاہاہا۔۔ جی خراب تو بہتتت دفعہ کیا ہے
~
پر دو دفعہ ٹھیک کیا ہے، ایک دفعہ تو واقعی اور ایک دفعہ اتفاقاً ٹھیک ہوا

ہوا یہ تھا کہ میرا کمپیوٹر لگاتار تیسری دفعہ خراب ہوا تھا اور امی نے دھمکی دی تھی کہ اب ہوا تو پھر خیر نہیں
تو امی کو بتانے سے ڈر رہا تھا، تو خود ہی کچھ نہ کچھ کر کے کبھی مدر بورڈ کا سیل نکالا ریم نکالی، پروسیسر الگ کیا، پاور سپلائی نکالی پھر ان کی اچھی طرح صفائی وغیرہ کی پر پھر بھی نہیں ہوا، پھر پاور سپلائی ھکولی اور دیکھا تو پاور سپلائی تھوڑی ڈیمج تھی
اس کو خود ہی کچھ نہ کچھ کر کرا کے جوڑا اور چلایا تو چل گیا
پر پھر تھوڑے عرصے بعد وہ جواب دے گئی، پر اس وقت تک امی کو پچھلی دفعہ خراب ہونا بھول چکا تھا
::) :cool:

اور ایک دفعہ مانیٹر خراب ہو گیا تھا ڈسپلے نہیں دے رہا تھا، میں نے اس کو پہلے آرام سے کرتا رہا کوئی آدھا ایک گھنٹہ، نہیں ہوا تو مجھے تھوڑا غصہ آیا اور میں نے یہ ہاتھ رکھ دیا مانیٹر پر
اور اسی وقت وہ چل پڑا اور آخر وقت تک چلتا رہا
;d

SheikhFahad
26-07-2011, 06:56 PM
کمپیوٹر کے سامنے کتنا وقت گزارتے ہیں؟

زیادہ تر وقت کمپیوٹر کے سامنے ہی گزرتا ہے، یوں کہہ لیں کہ چھ سے سات گھنٹے کمپیوٹر کے سامنے کسی نہ کسی صورت میں گزر جاتے ہیں یا شاید کچھ زیادہ
~

کتنا وقت کمپیوٹر کے بغیر رہ سکتے ہیں؟

ہممم رہ سکتا ہوں لیکن بحالت مجبوری
یعنی کمپیوٹر میسر ہو اور نہیں استعمال کروں، یہ نہیں ہو سکتا سوائے اس وقت کے کہ سب گھر والے مل کر بیٹھے ہوں تو پھر میں ان کے ساتھ ہوتا ہوں لیکن اگر میسر نہ ہو تو پھر رہ سکتا ہوں چاہے جتنا بھی وقت گزرے لیکن کوشش بھرپور ہوتی ہے کہ جلد از جلد آ جائے۔

SheikhFahad
26-07-2011, 07:04 PM
رکیں ذرا میں خلوص باجی کے سوالات اٹھا کر لاتی ہوں۔۔۔:cool:

جی جی ضرور
:)

اپ کے ہاتھ،زبان اور کانوں میں سے کس کا زیادہ استمعال ہوتا ہے؟

سب سے زیادہ استعمال کانوں کا، پھر زبان کا اور ہاتھوں کا تقریباً برابر برابر
:)

غصہ کیسا ہے؟

غصہ تو ہوتا ہی برا ہے کہ اس میں ہمیشہ آدمی کی مت ماری جاتی ہے، ویسے شدت کے لحاظ سے میرا غصہ ہوتا تو کافی شدید ہے لیکن دوسروں کے لئے بے اثر ہوتا ہے کہ میں غصہ نکالتا نہیں ہوں اپنے اندر ہی رکھتا ہوں، صرف میرے قریب ترین لوگ چہرے سے پہچان لیتے ہیں کہ غصہ میں ہوں۔

اور اس کا دورانیہ کتنا ہوتا ہے؟

بہت ہے کم، شاید ایک آدھ منٹ یا بہت زیادہ ہوا تو پانچ دس منٹ
کبھی ایسا ہوتا ہے کہ شدید غصہ ہوتا ہے اور کسی بات پر فوراً سارا ٹھنڈا ہو جاتا ہے


باقی چھوٹی سی بریک کے بعد ان شاء اللہ
:)

Rainman
26-07-2011, 07:48 PM
ﺷﺎﮦ ﻓﮩﺪ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺍﻳﮏ ﺳﻮﺍﻝ ﻣﻴﺮﺍ ﺑﮭﯽ

ﺳﻤﺠﮫ ﻧﮩﻴﮟ ﺁ ﺭﮨﺎ ﮐﻴﺎ ﭘﻮﭼﮭﻮﮞ
??? ???
ﺍﭼﮭﺎ ﭼﻠﻴﮟ ﻳﮧ ﺑﺘﺎ ﺩﻳﮟ ﺑﮍﮮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﮐﻴﺎ ﺑﻨﻨﺎ ﭼﺎﮨﻴﮟ ﮔﮯ؟

SheikhFahad
26-07-2011, 09:01 PM
ریکٹر اسکیل پر آپ کے غصے کی شدت اندازہ کتنی آۓ گی؟

ریڈنگ بالکل ایسی ہو گی کہ جیسے ریڈنگ بالکل پیک سے ایکدم دھڑام سے نیچے آ جائے۔
سو اس طرح سے شاید 7 یا بہت ہوا تو 8 تک جائے گی لیکن فوراً ہی 2 یا 3 پر پہنچ جائے گی۔

کبھی غصے میں کوئی نقصان کیا ہے؟

ہمم جی کافی نقصانات کیئے ہیں پھر اسی سے سبق سیکھا کہ غصہ میں کچھ نہیں کرنا چاہیئے۔ جب چھوٹا تھا تقریباً فائیو کلاس میں شاید تو مجھے بھائی نے ڈانٹا تھا، کچھ کر تو نہیں سکتا تھا تو میرے ہاتھ میں ایک گلاس تھا، اس کو ایسے بھینچا کہ وہ میرے ہاتھ میں ہی ٹوٹ گیا، بس پھر کیا تھا
ہاتھ کی مرہم پٹی بعد میں ہوئی پہلے امی نے ڈنڈا اٹھایا اور شروع غصہ نکالنے پر
~
میرے غصہ کو تقریباً ختم کرنے اور غصہ ضبط کرنے کی عادت امی نے ہی بنائی ہے ورنہ شاید بہت زیادہ غصیل ہوتا۔
:)

اور کن باتوں پر غصہ آتا ہے ؟

بالخصوص اگر کوئی اکابرین اسلام، مقدس مقامات مثلاً مساجد، مدارس اور اسلامی اقدار و روایات کے بارے میں لغو اور نازیبا الفاظ استعمال کرے تو آپے سے باہر ہو جاتا ہوں، ضبط کرنا بہتتت مشکل ہوتا ہے اس وقت۔
دوسرا اُصولی موقف پر جب کہ مخالف شخص جانتا ہو کہ وہ غلط کہہ رہا ہے لیکن پھر بھی ڈٹا رہے تو بہت غصہ آتا ہے۔

SheikhFahad
27-07-2011, 01:15 AM
خلوص باجی کے سوالات۔۔

خلوص سس کو میری طرف سے السلام علیکم
:)

کتابیں پڑھنے کا کیا مقصد ہوتا ہے؟آپ کے نزدیک۔

ہمم کئی مقاصد ہوتے ہیں، میرے نزدیک ایک تو مطالعہ کی عادت ہرگز نہیں جانی چاہیئے دوسرا، چونکہ مجھے تاریخ اسلام سے خاص لگاؤ ہے اور میں ان کو اس لئے پڑھتا ہوں کہ مجھے پتہ چلتا رہتا ہے وہ کس وجہ سے کامیاب تھے اور ہماری تنزلی کی وجوہات کیا ہیں۔
تیسری وجہ یہ ہے کہ ایسے لوگوں کی باتیں پڑھ کر زندگی گزارنے کا ڈھنگ آ جاتا ہے اور انسان برے سے برے حالات میں بھی روشنی ڈھونڈنے کے قابل ہو جاتا ہے۔
چوتھا جو علمی وجہ ہے وہ یہ کہ الفاظ کے چناؤ کا ڈھنگ کسی حد تک آ جاتا ہے اور کئی دفعہ کچھ ایسی باتیں ہوتی ہیں جو ذہن میں نقش ہو کر رہ جاتی ہیں الغرض بہت سی وجوہات ہیں۔

کس موضوع پر بات کرنا اچھا لگتا ہے ؟اور کس موضوع پر بات کرنے سے کوفت ہوتی ہے؟

تقریباً ہر موضوع ہی میرے لئے قابل قبول ہے لیکن بالخصوص مسلمانوں اور پاکستان کے بارے میں یا دور حاضر کی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں بات کر کے بہت اچھا لگتا ہے، جس موضوع پر بات کا بتنگڑ بنایا جا رہا ہو اور "میں نا مانوں" والی گردان الاپی جا رہی ہو، اس پر کوفت ہوتی ہے۔

شاعری سے کتنا شغف ہے؟

کچھ حد تک ہے لیکن بہت زیادہ رسیا نہیں ہوں سوائے علامہ اقبال کی شاعری کے، ان کا واقعتاً رسیا ہوں اور میرے سرہانے ہمیشہ کلیات اقبال رحمہ اللہ علیہ پڑی رہتی ہے۔
~

بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتے تھے ۔۔۔ یا جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟

جو چیز بھی آتی تھی یا لاتا تھا وہ سب سے شیئر کرتا تھا، اب بھی میری اس عادت کو سب سراہتے ہیں کہ میں چیزیں پکی نہیں کرتا بلکہ سب کو کھلی چھوٹ ہوتی ہے جو استعمال کرے، اور اگر خراب ہو جائے کچھ کسی سے تو برا بھی نہیں مناتا اور بس "چلو خیر ہے۔ اللہ بہتر کرے گا" کہہ دیتا ہوں۔

کوئی ایسا محاورہ جس سے آپ کو اختلاف ہو؟ اور اس کا متبادل بھی دیجیے ۔ ۔

ایک انگریزی محاورہ ہے

First impression is the last impression

میں اس کو بالکل بھی تسلیم نہیں کرتا بلکہ میرے نزدیک آخری تاثر کبھی ہوتا ہی نہیں ہے، انسان اگر چاہے تو آخر تک بہتر سے بہترین اور خوب سے خوب تر ہو سکتا ہے۔

ضدی ہیں؟کن باتوں کے لیے ؟

اگر میرا کسی سے اس طرح موازنہ کیا جائے کہ وہ ایسا اور تم ایسے، تو میری ضد غالب آ جاتی ہے کہ بس اب تو ایسا ہی رہوں گا اور پھر اس عادت یا اس چیز کو میں خود ٹھیک کروں تو کروں، کوئی کروا نہیں سکتا۔ اس کے علاوہ کبھی کسی بات پر ضد نہیں کی۔

اپنے امی اور ابو کی کون کون سی عادات پسند ہیں زیادہ جو آپ خود بھی اپنانا چاہیں ؟

امی کی ملنساری اور عاجزی، ساتھ میں امی کی ایک بات ہے کہ کبھی بھی کسی کی باتوں میں نہیں آتیں، کوئی کسی کے خلاف لگائی بھجائی کرتا ہے تو امی فٹ سے فون کرتی ہیں متعلقہ شخص کو کہ فلانا اس وقت بیٹھا ہے اور یہ بات کر رہا ہے بتاؤ سچ ہے کہ نہیں، وہیں صفائی ہو جاتی ہے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاتا ہے۔ کبھی باتوں میں نہین آتیں

اور ابو کا ایک اصول ہے کہ چاہے بڑے سے بڑا دشمن ہو، گھر میں آ جائے تو پھر بازو پھیلا کر گلے ملتے ہیں دوسرا ابو کی ایک بات ہے کہ کسی سے دوستی ہے تو دل و جان سے اور دشمنی ہے تو وہ بھی دل و جان سے۔

اور دونوں کی پرخلوص نیت جس میں رتی برابر بھی کبھی میں نے ذاتی مفاد نہیں دیکھا اسی لئے اکثر نقصانات بھی اٹھاتے رہتے ہیں، اور دونوں اپنا حق دینا جانتے ہیں۔ لڑائی وغیرہ سے بچنے کے لئے اکثر اپنے حق سے دستربردار ہو جاتے ہیں کہ لڑائی ٹل جائے۔

یہ باتیں مجھے بہت اچھی لگتی ہیں۔

علیش
27-07-2011, 04:53 AM
بہت اچھا انٹرویو دے رہے ہیں۔ کیپ اٹ اپ سڑو بھائی۔
میں ابھی سوچ رہی ہوں۔ آپ کا انٹرویو پڑھتے پڑھتے تھک گئی تھوڑی اب سوال کل پوسٹ کروں گی :p;d

SheikhFahad
27-07-2011, 06:21 AM
فہد بھائی کا انٹرویو بہت اچھا جارہا ہے ۔بھئ اور سوال کہاں ہیں ؟مجھے تو مزہ آرہا ہے پڑھنے میں ۔
سراہنے اور پسند کرنے کا بہتت شکریہ سدرہ سس
خوش رہیئے ہمیشہ آمین
:)

SheikhFahad
27-07-2011, 06:21 AM
فہد کے بارے میں ایک بات میں بتا سکتی ہوں کہ یہ ہر لفظ کو بہت مہارت اور تیزی سے الٹا لکھ سکتا ہے۔جیسے
سوری کو یروس۔ ۔ ۔ ۔ ۔تھینکس کو سکنیھت وغیرہ جوکہ میں بالکل نہیں کر سکتی:)
ہاہا
عروسہ آپی
ابھی آپ نے بھی تو لکھ دیا
::) ::)

SheikhFahad
27-07-2011, 06:46 AM
اچھا ہاں۔۔

جی جی
:)

آپ تین خواہیشیں بتائیں ۔۔جو آپ چاہتے ہیں کہ یہ پوری ہو جائیں تو مزہ آ جائے زندگی کا۔۔

ہمممممممم کافی مشکل سوال ہے بقول شاعر
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
ہممم

اول تو یہ کہ میں صلاح الدین یوسف بن ایوب ﴿صلاح الدین ایوبی﴾ رحمہ اللہ علیہ جیسا مجاہد اسلام اور فرزند اسلام بن جاؤں ان شاء اللہ اور میری نیت اور اخلاص میں رتی برابر بھی خود غرضی نہ ہو صرف اسلام اور مسلمانوں کی سربلندی مقصود ہو۔ اللہ تعالیٰ مجھے قبول فرمائے ۔ آمین۔

دوسرا پاکستان اسلام کا سچ مچ میں قلعہ بن جائے، پاکستان ایک مستحکم ملک ہو جس کا خیال آتے ہی ایک زبردست اسلامی مملکت اور ایک مکمل اسلامی فلاحی ریاست کا تصور ذہن میں ابھرے۔ اس سے تمام دنیا کے ممالک میں ہدایت اور روشنی کے سر چشمے پھوٹیں اور یہ ملک مسلمانوں پر نرم اور غیر مسلموں پر سخت ہو سوائے ان کے جو اس کے اندر رہتے ہیں، صرف ان پر بحیثیت اقلیت مذہبی رسومات کی تو چھوٹ ہو لیکن اپنے مذہب کے دوسروں کو پرچار اور دوسروں کو اپنی طرف راغب کرنے کی سخت ممانعت ہو اور ایسا کرنے والوں کے لئے سخت سزائیں ہوں۔ تمام لوگوں کی جان و مال کی سچ میں حفاظت ہوتی ہو اور لوگوں میں یقین ایسا ہو کہ سڑک پر سونا رکھ دیا جائے تو کوئی اس کو اٹھانا تو کیا آنکھ اٹھا کر نہ دیکھے۔ لوگوں کا ایمان اتنا پختہ ہو کہ صرف اللہ تعالیٰ کا یقین دل میں ہو اور تمام لوگ آسودہ حال ہوں۔ اللہ یہ سب عمل میں جلد از جلد لائے آمین۔


خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہٴ زوال نہ ہو



تیسرا تمامم مسلمان ممالک یک جان ہو جائیں بالکل ایسے کہ عجمی اور عربی ایک ہو جائیں، مسلمان ایک ملت ہوں اور کفار کو ایک ملت سمجھا جائے، بیچ کے فتنوں کو جو کدورتیں بڑھا رہے ہیں اور در اصل کفار کی پیداوار ہیں اور تھے، کو اکھیڑ اکھیڑ کر ختم کر دیا جائے اور بس صرف مسلمان باقی رہ جائیں۔ پوری دنیا میں مسلمانوں کی جان اور مال کی حفاظت ہو حتیٰ کہ غیر مسلم ممالک میں بھی، ان کو اس بات کا خوف ستاتا ہو کہ اگر کچھ برا کیا تو مسلم ممالک ہمارا وجود نہیں چھوڑیں گے جیسا پہلے ہوتا تھا۔ صلاح الدین ایوبی نے صرف نو مسلمانوں کو نا حق بے دردی سے قتل کرنے پر پوری سلطنت پر نہ صرف حملہ کیا تھا بلکہ اللہ کے فضل سے فتح حاصل کی تھی اور اپنے ایک قاصد کے قتل ہونے پر اس عیسائی بادشاہ کو تخت اور تاج سے محروم ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔
اللہ کرے ایسا جلد از جلد ہو۔ آمین۔

Prince Ijaz
27-07-2011, 09:05 AM
اچھا ہاں۔۔



آپ تین خواہیشیں بتائیں ۔۔جو آپ چاہتے ہیں کہ یہ پوری ہو جائیں تو مزہ آ جائے زندگی کا۔۔

ہمممممممم کافی مشکل سوال ہے بقول شاعر
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
ہممم

اول تو یہ کہ میں صلاح الدین یوسف بن ایوب ﴿صلاح الدین ایوبی﴾ رحمہ اللہ علیہ جیسا مجاہد اسلام اور فرزند اسلام بن جاؤں ان شاء اللہ اور میری نیت اور اخلاص میں رتی برابر بھی خود غرضی نہ ہو صرف اسلام اور مسلمانوں کی سربلندی مقصود ہو۔ اللہ تعالیٰ مجھے قبول فرمائے ۔ آمین۔

دوسرا پاکستان اسلام کا سچ مچ میں قلعہ بن جائے، پاکستان ایک مستحکم ملک ہو جس کا خیال آتے ہی ایک زبردست اسلامی مملکت اور ایک مکمل اسلامی فلاحی ریاست کا تصور ذہن میں ابھرے۔ اس سے تمام دنیا کے ممالک میں ہدایت اور روشنی کے سر چشمے پھوٹیں اور یہ ملک مسلمانوں پر نرم اور غیر مسلموں پر سخت ہو سوائے ان کے جو اس کے اندر رہتے ہیں، صرف ان پر بحیثیت اقلیت مذہبی رسومات کی تو چھوٹ ہو لیکن اپنے مذہب کے دوسروں کو پرچار اور دوسروں کو اپنی طرف راغب کرنے کی سخت ممانعت ہو اور ایسا کرنے والوں کے لئے سخت سزائیں ہوں۔ تمام لوگوں کی جان و مال کی سچ میں حفاظت ہوتی ہو اور لوگوں میں یقین ایسا ہو کہ سڑک پر سونا رکھ دیا جائے تو کوئی اس کو اٹھانا تو کیا آنکھ اٹھا کر نہ دیکھے۔ لوگوں کا ایمان اتنا پختہ ہو کہ صرف اللہ تعالیٰ کا یقین دل میں ہو اور تمام لوگ آسودہ حال ہوں۔ اللہ یہ سب عمل میں جلد از جلد لائے آمین۔


خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہٴ زوال نہ ہو



تیسرا تمامم مسلمان ممالک یک جان ہو جائیں بالکل ایسے کہ عجمی اور عربی ایک ہو جائیں، مسلمان ایک ملت ہوں اور کفار کو ایک ملت سمجھا جائے، بیچ کے فتنوں کو جو کدورتیں بڑھا رہے ہیں اور در اصل کفار کی پیداوار ہیں اور تھے، کو اکھیڑ اکھیڑ کر ختم کر دیا جائے اور بس صرف مسلمان باقی رہ جائیں۔ پوری دنیا میں مسلمانوں کی جان اور مال کی حفاظت ہو حتیٰ کہ غیر مسلم ممالک میں بھی، ان کو اس بات کا خوف ستاتا ہو کہ اگر کچھ برا کیا تو مسلم ممالک ہمارا وجود نہیں چھوڑیں گے جیسا پہلے ہوتا تھا۔ صلاح الدین ایوبی نے صرف نو مسلمانوں کو نا حق بے دردی سے قتل کرنے پر پوری سلطنت پر نہ صرف حملہ کیا تھا بلکہ اللہ کے فضل سے فتح حاصل کی تھی اور اپنے ایک قاصد کے قتل ہونے پر اس عیسائی بادشاہ کو تخت اور تاج سے محروم ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔
اللہ کرے ایسا جلد از جلد ہو۔ آمین۔





السلام علیکم فہد بھائی،
انٹرویو پڑھا جا رہا ہے اور قسطوں میں۔ یوں لگتا ہے کہ عینک والا جن کی قسطیں آن ایئر جا رہی ہیں۔ کبھی شاید نہ ختم ہونے والا۔

پہلے تبصرہ نہیں کیا۔ لیکن اس سوال کا جواب بہت پسند آیا تو بے اختیار انگلیاں کی پورڈ کی سیر کرنے لگ گئیں۔ اللہ پاک ہم سب کو ایسا بننے کی توفیق عطا کرے، اور اچھی سوچ رکھنے کی اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

SheikhFahad
28-07-2011, 01:19 AM
اور کوئی تین ایسی حسرتیں۔۔جو لگتا ہے حسرتیں ہی رہ جائیں گی ایسا معاملہ ہے بھی یا نہیں؟

ہممم ایک اچھا مسلمان بننا شاید حسرت رہ جائے :(

اس کے علاوہ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے چاہا اور جو کچھ میں نے مانگا، وہ مجھے ملے گا ان شاء اللہ، جو نہیں ملے گا اس میں یقیناً اللہ تعالیٰ نے میری ہی بہتری رکھی ہوئی ہے۔
:)

SheikhFahad
28-07-2011, 01:22 AM
کارٹونز دیکھتے ہیں؟؟

دیکھتا تھا، اب تقریباً ختم ہو گئے ہیں دیکھا، سب سے زیادہ پسندیدہ پہلے پنک پنتھر اور ٹام اینڈ جیری ہوتے تھے، اور اب بین ٹین تھے۔

SheikhFahad
28-07-2011, 01:25 AM
اگر آپ کو کوئی چیز ایجاد کرنی ہو تو کیا چیز ایجاد کریں گے؟؟

Invisibility Cloak
8)::)

SheikhFahad
28-07-2011, 01:33 AM
ﺷﺎﮦ ﻓﮩﺪ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺍﻳﮏ ﺳﻮﺍﻝ ﻣﻴﺮﺍ ﺑﮭﯽ

جی جی ضرور :)

ﺳﻤﺠﮫ ﻧﮩﻴﮟ ﺁ ﺭﮨﺎ ﮐﻴﺎ ﭘﻮﭼﮭﻮﮞ
???

ارے کچھ بھی پوچھ لیجئے، سوچنا کیسا
::)

ﺍﭼﮭﺎ ﭼﻠﻴﮟ ﻳﮧ ﺑﺘﺎ ﺩﻳﮟ ﺑﮍﮮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﮐﻴﺎ ﺑﻨﻨﺎ ﭼﺎﮨﻴﮟ ﮔﮯ؟

ہمم اگر میری خواہش پر منحصر ہو تو صلاح الدین ایوبی جیسا مجاہد اور فرزند اسلام بننا میری اولین ترجیح ہو گی بلکہ یہ میرے دل کی خواہش ہے کہ دین اسلام کی سربلندی اور اشاعت کے لئے اور اس کے دفاع کے لئے ہمہ وقت کمر بستہ رہوں ان شاء اللہ اور جہاں کہیں کوئی حدود اللہ کی خلاف ورزی کرے یا کوئی فتنہ سر اٹھائے یا کوئی مسلمانوں کی یا مسلم ممالک کے شہریوں کی جان و مال میں گڑ بڑ کرے، اس کا قلع قمع کروں۔ ان شاء اللہ

اللہ مجھے اس مقصد کے لئے قبول فرمائے ۔ آمین۔

اسماء
28-07-2011, 01:47 AM
بہتتت ہی شاندار جواب ہیں آپ کے۔۔۔ ویری نائس۔۔آپ بہت اچھے سے آپنا انٹرویو دے رہے ہیں

1۔ کچھ کوکنگ وغیرہ آتی ہے؟؟

2۔ہوٹلنگ پسند ہے؟؟ پہلے سے کھائی ہوئی چیزیں ہی کھاتے ہیں یا نئے تجربے کرتے ہیں؟

3۔ٹریٹس دیتے ہیں؟

4۔ پاکٹ منی ملتی ہے؟؟

اسماء
28-07-2011, 01:48 AM
آپ کے پسندیدہ دس ویب سائٹس۔ :cool:

اسماء
28-07-2011, 01:50 AM
کونسی پروگرامنگ لینگویج فیورٹ ہے؟ کچھ بنانا ہو تو سب سے پہلے کونسی لینگویج دماغ میں آتی ہے؟

کمپیوٹر کی فیلڈ میں کسی کو آئیڈلائز کرتے ہیں؟ اگر کرتے ہیں تو کس کو؟

اسماء
28-07-2011, 01:50 AM
اپنی کوئی سی تین study habits بتائیں؟

متواتر کتنے گھنٹے بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں۔۔؟

اسماء
28-07-2011, 01:52 AM
امتحان سے پہلے ساری تیاری ہو جاتی ہے؟ یا آخری وقت ہی کتاب کھولتے ہیں؟

اسماء
28-07-2011, 01:53 AM
کمپیوٹر آن کرتے ہیں سب سے پہلے کیا کرتے ہیں؟

SheikhFahad
28-07-2011, 02:51 PM
بہتتت ہی شاندار جواب ہیں آپ کے۔۔۔ ویری نائس۔۔آپ بہت اچھے سے آپنا انٹرویو دے رہے ہیں

حوصلہ افزائی کا اور پسندیدگی کا بہتت شکریہ اسماء سس
:)

1۔ کچھ کوکنگ وغیرہ آتی ہے؟؟

ہمم اس حد تک آتی ہے کہ اگر اکیلا رہنا پڑ جاتا ہے کبھی تو بھوکا نہیں رہتا۔
انڈے تل لیتا ہوں، چائے، کافی، پراٹھے اور روٹیاں بنا لیتا ہوں، دال چاول اور چنے کی دال بھی بنا لیتا ہوں۔
:)

2۔ہوٹلنگ پسند ہے؟؟ پہلے سے کھائی ہوئی چیزیں ہی کھاتے ہیں یا نئے تجربے کرتے ہیں؟

ہممم جی بالکل پسند ہے۔ سمندری خوراک باہر نہیں کھاتا۔ ان کے علاوہ نئے نئے تجربے کرتا ہوں۔
::)

3۔ٹریٹس دیتے ہیں؟

ہممم جن کو میرا دل کرتا ہے ان کو اکثر دیتا رہتا ہوں چاہے وہ مطالبہ کریں یا ویسے ہی میرا دل چاہے اور ان کے لئے میں خود مواقع تلاش کرتا ہوں، باقی مانگیں تو دے دیتا ہوں کبھی انکار نہیں کرتا۔
:)

4۔ پاکٹ منی ملتی ہے؟؟

کالج میں آ کر ملنا شروع ہوئی تھی اور اب تک ملتی آ رہی ہے، اس سے پہلے لنچ ملتا تھا اور فرمائش کرتا تھا تو جو جائز ہوتا تھا پوری ہو جاتی تھی، ورنہ انکار ہو جاتا تھا۔ کالج میں بریک ٹائم کا تو تصور نہیں تھا، کبھی موقع ملتا کوئی فری پیریڈ نکل آتا تو الگ ورنہ ہمیں زیادہ تر لیبز میں ہی گھسائے رکھتے تھے
:(
تو بس اُس وقت سے ملنا شروع ہوئی کہ جب بھی موقع ملے کچھ کھا لیا کروں اور اب تک ایسا ہی ہے۔

SheikhFahad
28-07-2011, 06:29 PM
آپ کے پسندیدہ دس ویب سائٹس۔ :cool:

ہممممممممم۔۔۔
یہ لسٹ اپ ڈیٹ ہوتی رہے گی، تو فی الحال جو ذہن میں ہیں ان میں

ون اردو فورم
http://www.oneurdu.com/forums

کوڈ پراجیکٹ
http://www.codeproject.com

اسلام وے / طرہق الالسلام
http://www.islamway.com
http://www.english.islamway.com

یو ٹیوب
http://www.youtube.com
اورررر سوچنے دیں ذرا
:) ::)

SheikhFahad
28-07-2011, 07:04 PM
کونسی پروگرامنگ لینگویج فیورٹ ہے؟ کچھ بنانا ہو تو سب سے پہلے کونسی لینگویج دماغ میں آتی ہے؟

ہمم فی الحال سی شارپ لیکن جاوا سیکھنے کا بھہت شوق ہے، ان شاء اللہ ضرور سیکھوں گا۔ ابھی تو سب سے پہلے سی شارپ کا ہی خیال آتا ہے اور اب تک اسی پر سب کچھ بنایا ہے۔
::)

کمپیوٹر کی فیلڈ میں کسی کو آئیڈلائز کرتے ہیں؟ اگر کرتے ہیں تو کس کو؟

ہمم .... میرا آئیڈیالائز کرنے کا پوائنٹ آف ویو ایک چیک پوائنٹ کی طرح کا ہوتا ہے، کہ میں نے اس چیک پوائنٹ سے آگے جانا ہے۔
ابھی میری باجی کے شوہر ہیں، وہ ماشاء اللہ اسی فیلڈ کے ہیں اور اپنی فیلڈ میں بہت ماہر ہیں ماشاء اللہ۔
:)

SheikhFahad
28-07-2011, 07:12 PM
اپنی کوئی سی تین study habits بتائیں؟

ہمم سب سے پہلے تو یہ کہ میرے ہاتھ میں مسلسل پین یا پینسل ہوتی ہے جو مسلسل ہلتی رہتی ہے،

دوسرا اس کو عادت کہیں یا فطرت کہیں ، میں ٹک کر نہیں بیٹھ سکتا، مسلسل جگہ چینج کرتا رہتا ہوں مثلاً کرسی پر بیٹھا ہوں تو پانچ دس منٹ گزریں گے زمین پر ہوں گا، پھر پانچ دس منٹ گزریں گے تو پھر کسی اور پوزیشن میں، پھر تھوڑی دیر بعد دوبارہ کرسی پر وغیرہ وغیرہ ~

تیسرا میں مسلسل اپنے سر کے بالوں مٹھی میں بھینچ کر کھینچتا رہتا ہوں۔



متواتر کتنے گھنٹے بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں۔۔؟

لو جی گھنٹے
~
منٹس میں بات کریں نا، بہت ہی زیادہ ہوا تو آدھا گھنٹہ
~
پھر ادھر ادھر پانچ دس منٹ گھر کے چکر لگاتا ہوں، پھر واپس آ کر دوبارہ بیٹھتا ہوں، مجھ سے مسلسل ایک جگہ نہیں بیٹھا جاتا، پانچ دس منٹ گزرتے ہی اپنی کرسی پر ہی پہلو بدلنے لگ جاتا ہوں، کھلبلی سی ہونے لگ جاتی ہے عجیب سی بے چینی، پھر جگہ بدل جاتی ہے اس طرح کرتے کرتے آدھے گھنٹہ کسی نہ کسی طرح گزرتا ہے اور آخر کار اٹھ جاتا ہوں۔
::)

SheikhFahad
28-07-2011, 10:11 PM
امتحان سے پہلے ساری تیاری ہو جاتی ہے؟ یا آخری وقت ہی کتاب کھولتے ہیں؟

امتحان سے تقریباً ایک ماہ پہلے میں تیاری شروع کرتا ہوں البتہ اس دفعہ اتنا بد دل ہو چکا تھا کہ دل ہی نہیں کر رہا تھا پڑھنے کو بلکہ کتاب کھولتا تھا تو غصہ آتا تھا
~
پھر امی اس کو بھانپ گئیں اور وجہ پوچھی اور معلوم ہونے پر کہا کہ جو بھی کرو گے نقصان تمہارا ہی ہو گا، جن کی وجہ سے ایسے کر رہے ہو ان پر تو کوئی اثر نہیں ہونے والا۔۔ تو پھر اس دفعہ آخری ہفتہ میں کتابیں کھولیں اور سارا پڑھا اور تیار کیا۔

SheikhFahad
28-07-2011, 10:13 PM
کمپیوٹر آن کرتے ہیں سب سے پہلے کیا کرتے ہیں؟

ہمم سب سے پہلے براؤزر کھلتا ہے، پھر دو ٹیب، پہلے میں ون اردو دوسرے میں جی میل
::)

mahwi
28-07-2011, 10:27 PM
بہت اچھا انٹرویو جا رہا ہے فہد بھائی۔۔۔
آپکی فیورٹ تاریخی شخصیت صلاح الدین ایوبی کا سن کے بہت خوشی ہوئی۔۔۔۔۔۔وہ میری بھی فیورٹ شخصیت ہیں۔:)۔۔
اور میری طرف سے بھی دو معصومانہ،فٹبالانہ سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باقی سب تو ہو چکے۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کا فیورٹ کلب کون سا ہے۔۔؟۔۔
آپ کا فیورٹ فٹبال پلئیر۔۔؟۔۔۔
آپ کے خیال میں میسی اور رونالڈو میں کون زیادہ اچھا پلئیر ہے۔۔۔۔۔۔؟۔۔۔
نوٹ : جواب میسی کی صورت میں ہونا چاہئیے۔۔;d۔نہیں تو اس سوال کو اسکپ کر دیجئیے گا۔;)۔۔

Maria Masood
29-07-2011, 12:30 AM
Shockingly nice ans.(tounge).
Iska jwab dain agr apko kaha jaye pak sy bhar kahin rehna hay to kis country mai jain gain?
N next is pak k tmam cities mai sy kon sa city sb sy zada psnd hay?

SheikhFahad
29-07-2011, 03:04 PM
بہت اچھا انٹرویو جا رہا ہے فہد بھائی۔۔۔
آپکی فیورٹ تاریخی شخصیت صلاح الدین ایوبی کا سن کے بہت خوشی ہوئی۔۔۔۔۔۔وہ میری بھی فیورٹ شخصیت ہیں۔۔۔
اور میری طرف سے بھی دو معصومانہ،فٹبالانہ سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باقی سب تو ہو چکے۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : جواب میسی کی صورت میں ہونا چاہئیے۔۔;d۔نہیں تو اس سوال کو اسکپ کر دیجئیے گا۔۔۔

پسند کرنے کا بہت شکریہ ماھوی سس
:)
ہمممم یہ تو اچھی بات ہے ماشاء اللہ، آپ کی پسندیدہ شخصیت بھی صلاح الدین ایوبی ہیں
:)

آپ کا فیورٹ کلب کون سا ہے۔۔؟۔۔

ہممم انگلش پریمئر میں میرا فیورٹ کلب مانچسٹر یونائٹڈ ہے، اور سپینش لا لیگا میں بارسلونا۔

آپ کا فیورٹ فٹبال پلئیر۔۔؟۔۔۔

مجھے کئی اپنی اپنی خصوصیات کی بنا پر پسند ہیں کوئی ایک نہیں۔ ٹاپ لسٹ میں کرسٹیانو رونالڈو، الونسو، رونی، جی سنگ پارک اور بارسلونا کی تقریباً پوری ٹیم ہے۔
~

آپ کے خیال میں میسی اور رونالڈو میں کون زیادہ اچھا پلئیر ہے۔۔۔۔۔۔؟۔۔۔

دونوں ہی اچھے ہیں، دونوں میں کوئی موازنہ نہیں کہ دونوں کی اپنی اپنی خصوصیات ہیں، کراسز اور شوٹس میں رونالڈو آگے ہے جبکہ ٹیکٹکس اور گول سکورنگ ٹرکس میں میسی آگے ہے، ساتھ دونوں ہی پکے میکر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
:)

SheikhFahad
29-07-2011, 03:09 PM
Shockingly nice ans.(tounge).
Iska jwab dain agr apko kaha jaye pak sy bhar kahin rehna hay to kis country mai jain gain?
N next is pak k tmam cities mai sy kon sa city sb sy zada psnd hay?

لو جی کر لو گل۔۔ شاکنگلی مطلب
:p:cool:


اگر آپ کو کہا جائے کہ پاکستان سے باہر کہیں رہنا ہے تو کس ملک میں جائیں گے؟

ہمم، اگر پاکستان سے باہر کہیں رہنا ہو تو میری اولین ترجیح سعودی عرب، پھر عرب امارات اور اس کے بعد شام یا مراکش ہو گی۔

پاکستان کے تمام شہروں میں سے کون سا شہر سب سے زیادہ پسند ہے؟

ہمممممم۔۔۔۔۔ ہمممم
کافی مشکل سوال ہے۔۔۔ پاکستان کے ہر شہر کی کچھ مخصوص خصوصیات ہیں جن کی بنا پر ہر شہر ہی ممتاز ہے، ویسے اگر بہتتت شارٹ لسٹ کروں پھر بھی کسی ایک کہ نتیجہ پر کبھی نہیں پہنچ سکتا، ویسے
کراچی، لاہور، راولپنڈی اور سارا ہزارہ ڈویژن اور قبائلی علاقہ جات پسنددیدہ لسٹ میں ہوں گے یعنی یہ سب اول
::)

SheikhFahad
29-07-2011, 06:13 PM
السلام علیکم فہد بھائی،
انٹرویو پڑھا جا رہا ہے اور قسطوں میں۔ یوں لگتا ہے کہ عینک والا جن کی قسطیں آن ایئر جا رہی ہیں۔ کبھی شاید نہ ختم ہونے والا۔

پہلے تبصرہ نہیں کیا۔ لیکن اس سوال کا جواب بہت پسند آیا تو بے اختیار انگلیاں کی پورڈ کی سیر کرنے لگ گئیں۔ اللہ پاک ہم سب کو ایسا بننے کی توفیق عطا کرے، اور اچھی سوچ رکھنے کی اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔



وعلیکم السلام اعجاز بھائی
::)
انٹرویو کا دورانیہ تو سب کے سوالات کے ٹوکرے پر منحصر ہے نا، جب سوالات ختم انٹرویو ختم

پسند کرنے کا بہت شکریہ اعجاز بھائی، دعاؤں میں یاد رکھیئے گا بس
:)
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی راہ میں صدق دل سے صرف اسلام اور مسلمانوں کی سربلندی کے لئے کفریہ طاقتوں کے خلاف میدان عمل میں اپنا حصہ ڈالنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین

SheikhFahad
29-07-2011, 06:13 PM
اور کوئی سوال نامہ ہے کیا
::)

Maria Masood
29-07-2011, 07:31 PM
Ji ji fikar na krain abhi bht sawalt hain..
In k jawab dain..
Agr past mai jany ka chance mila to apni kon si ghlti sudharin gain?
Apni kon si bat pay fakhar hay?
Kis bat pay guilt feel krty hain?
Kis apni fav famouse personailty sy mila chain gain?
Jb light jati hay to kia krty hain?
Kis brand k kapry lyty hain?
Shoping krna psnd hay?
A

SheikhFahad
30-07-2011, 01:24 AM
Ji ji fikar na krain abhi bht sawalt hain..

ہیں اچھا۔۔۔ ویسے کتنے ہیں؟
::)

In k jawab dain..

جی جی پوچھیں

Agr past mai jany ka chance mila to apni kon si ghlti sudharin gain?

ہممم میرا پچھلا سارا ماضی ہی غلطیوں سے بھرا ہوا ہے، میں اس زمانے میں جانا چاہوں گا جب میں نے میٹرک مکمل کیا تھا وہ بھی اس لئے کہ میں نے دوبارہ سکول نہیں جانا
~

Apni kon si bat pay fakhar hay?

فخر تو کسی پر نہیں ہے
ہاں لیکن مجھے یہ اچھا لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ خوبی دی ہوئی ہے کہ میں کسی پر غصہ نہیں نکالتا، ضبط کر لیتا ہوں اور کسی پر شدید ترین غصہ بھی کیوں نہ ہو، اگر وہی شخص اُس وقت بھی کوئی بات کرے تو اس پر بھی ظاہر نہیں ہونے دیتا کہ اس پر غصہ ہوں یا ناراض ہوں۔ یہ نہیں جانتا اس میں کس حد تک کامیاب ہوتا ہوں۔

Kis bat pay guilt feel krty hain?

مجھے اپنے گزرے ہوئے سال جس طرح گزارنے چاہئے تھے، میں نے نہیں گزارے، اس پر بہت شرمندہ ہوں۔

Kis apni fav famouse personailty sy mila chain gain?

کاش نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہو سکتی

:'(
Jb light jati hay to kia krty hain?

جب کام کے یعنی پڑھائی کے دن ہوتے ہیں تو لائٹ جانے کے وقفہ میں کھانا کھاتا ہوں یا سو جاتا ہوں۔
آجکل لاؤنج میں جا کر سب کے ساتھ بیٹھ جاتا ہوں اور باتیں ہوتی رہتی ہیں۔
:)

Kis brand k kapry lyty hain?

میں برانڈ شرانڈ کا قائل نہیں ہوں، جہاں سے جو اچھا ملے، وہ لے لیا جاتا ہے اور پہن لیا جاتا ہے، دس ہزار کا کپڑا ہو یا ایک ہزار کا کپڑا ہو، کام دونوں ایک ہی اور ایک جیسا ہی کرتے ہیں یعنی جسم ڈھانپنا۔

Shoping krna psnd hay?

کرناا۔۔ بس ٹھیک ہے۔ مجھے بالکل بھی نہیں انداذہ ہوتا کہ کوالٹی کیس ہے یا قیمت مناسب ہے یا نہیں
~
لیکن کروانا ضرور پسند ہے۔ شاپنگ کروانے میں ایک بات میری سب سراہتے ہیں کہ میں جلدی نہیں مچاتا، جتنا بھی وقت لگ رہا ہو لگتا رہے چاہے سلیکشن میں لگے یا بازار میں گھومنے پھرنے میں۔

SheikhFahad
30-07-2011, 05:19 PM
وہ آئے یا نہ آئے میں تو یہیں موجود ہوں
سوالات کا ٹوکرا اٹھانے والی اسمائیلی
مائرہ آپی
آپ کے ٹوکرے کی نیچے کسی نے شرارت سے سوراخ کر دیا کیا؟؟

::) ::)

Maria Masood
06-08-2011, 11:46 PM
ارےےےےےےےے انکا انٹرویو رکا کیسےےے:mad:
چلیں میں آگئ نا بس جاری رکھتی ہوں۔۔
یہ سارےےے کاپی پیسٹ سوالات ہیں اور ابھی مزید آہے ہیں فٹافٹ جوابات دیں شاباش:p

کیا کسی کا دیا دکھ جلد بھول جاتے ہیں۔۔۔یا کبھی نہیں بھول پاتے ہین۔۔۔مثال کےطور پر دھوکہ وغیرہ۔۔۔
کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کرتے ہیں؟
اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکے ہیں۔۔۔؟
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں؟
کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔پکنک پر جاتے ہیں؟
کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے
کونسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں؟
کرکٹ دیکھتے ہیں؟ ۔۔۔کونسا کرکٹر پسند ہے؟
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔~۔
آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔تو آپ کیا کرتے ہیں؟کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا وہاں سے چلے جاتے ہیں یا خاموشی سے سنتے رہتے ہیں یا مذید غصہ دلاتے ہیں;d؟
کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں؟
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟
کسی کے تھپڑ لگایا ہے;d؟
پانی کیسے پیتے ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔یا۔۔
بچپن میں کہانیاں سنتے یا پڑھتے تھے بچوں والی ۔۔۔
صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گے؟
جب بیمار ہوتے ہیں تو کیا چڑچڑے ہوجاتے ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلتے ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گے؟
نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹے رہتے ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتے ہے؟
قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتے ہیں یا ایسے ہی؟
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتے ہیں یا؟

Maria Masood
06-08-2011, 11:51 PM
کاپی پیسٹ سوالات حاضررررر انکے جوابات دیں مزید بھی آرہے ہیں انشاءاللہ۔۔

خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟
خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟
خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟
کتنے دوست ہیں عام زندگی میں اور انٹرنیٹ پر؟ بہترین کون ہے؟
تنہائی میسر آتی ہے، اگر آتی ہے تو کیا سوچتی ہیں؟
سٹارز پر یقین رکھتے ہیں؟
پسندیدہ اقوالِ ذریں؟
کس طرح کے لوگ پسند ہیں؟
ہمارے سسٹم کی بنیادی خامیاں آپ کی نظر میں؟
حالات حاضرہ پر کوئی تبصرہ؟
کوئی ایسی عادت جسے چھوڑنا چاہیں...
زندگی کا آپ کے نزدیک مطلب اور مقصد کیا ہے....
کبھی زندگی بُری لگی؟

غصے میں کسی کا سر پھاڑنے کو دل چاہتا ہے؟
آپ کا پسندیدہ پاکستانی لیڈر؟
آپ نے پاکستان میں رہتے ہوئے کبھی ووٹ ڈالا؟
کسی کی قابلیت جانچنے کا بہترین ذریعہ آپ کی نظر میں؟
کس طرح کے لوگ نا پسند ہیں؟
دوسروں کی وہ عادت جو آپ کو بہت ذہر لگتی ہو۔۔میرا مطلب بُری؟
کوئی ناقابل فراموش واقعہ؟
آپ کی زندگی کا اب تک سب سے بہترین لمحہ؟
آپ کو اگر کسی جگہ سے اچھا ریسپانس نہ ملے تو اس صورت میں آپ کیا کرتے ہیں

کون سے عوامل (طریقہ،چیزیں) آپ کے خراب مزاج کو فورا سے ٹھیک کردیتے ہیں؟
آپ کے دوست خود بخود بن جاتے ہیں یا آپ شعوری کوشش کرتے ہیں؟
ٓآپ دوستی کن شرائط پہ کرتی ہیں؟
آپ اچھے رازداں ہیں یا نہیں؟
گھر والوں سے دور رہتے ہیں تو کس کو سب سے ذیادہ مس کرتے ہیں؟
میٹرک کرنے تک آپ کیا بننا چاہتی تھیں اور پھر انٹر میڈیٹ کے بعد کیا بننا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کے اپنے اختیار میں ہوتا تو کونسے شعبہ میں جانا پسند کرتے۔
آئینہ دیکھ کے پہلا خیال کیا آتا ہے؟
زندگی میں وہ کونسی خواہش ہے جو پوری نہ ہوسکی؟

آپ کاسب سے بڑا دشمن کون ہے؟
پاکستان کے بارے میں کیا خیال ہے؟
کس چیز سے پیار ہے اور کیوں؟
اچھا سنا ہے پیچھے دیکھنے سے لوگ پتھر ہو جاتے ہیں۔۔۔ کیا آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی ایسا لمحہ جو آپکو پتھر کر سکتا ہے؟
گر آپ کی جاسوسی پہ کسی کو لگا دیا جائے تو آپ کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟
اچھا اگر کوئی یہ کہے کہ فلاں آپ کی برائیاں کر رہا تھا تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟
وه كون شخص هے جسكے نقش و قدم پر آپ چلتے هيں یا چلنے کی خواہش ہے؟


آپ اپنی سالگرہ کے دن کو اہمیت دیتے ہیں؟
آپ کا یہ خاص دن کس طرح گزرتا ہے؟
آپ کو اس دن سب سے پہلے کون وِش کرتا ہے؟
اس دن کس کی وِش کا سب سے زیادہ انتظار رہتا ہے؟ ( اگر یہ سوال بہت ذاتی لگے تو بے شک گول کر جائیں)
کوئی یادگار تحفہ جو اب تک سنبھال کے رکھا ہو؟
اس دن تحفے میں کیا لینا اچھا لگتا ہے؟
پورے گھر میں آپ کی پسندیدہ جگہ؟
آپ کی چھٹی حس کس حد تک شارپ ہے؟
کیا پھولوں، رنگوں اور اس طرح کی دوسری چیزوں سے جن پر باقاعدہ ریسرچ کے بعد انسانی نفسیات جاننے کے کچھ نتائج سامنے آئے ہیں۔۔۔آپ اس چیز پر یقین رکھتے ہیں۔۔؟ مطلب کہ ہم ان کی مدد سے انسانی شخصیت کے کسی پہلو کو سمجھنے کا دعوا کرسکتے ہیں؟
فرض کرتے ہیں کہ آپ کو ہر صبح گدو بیراج کے دروازے کھولنے پر لگا دیا جائے تو ۔۔ ؟
آپ کی کوئی عجیب وغریب خواہش ؟
کن چیزوں پر روپیہ دل کھول کر خرچ کرتے ہیں؟
آپ کو کچھ جمع کرنے کا شوق ہے بھی کہ نہیں؟

SheikhFahad
08-08-2011, 05:42 PM
ارےےےےےےےے انکا انٹرویو رکا کیسےےے:mad:
چلیں میں آگئ نا بس جاری رکھتی ہوں۔۔
یہ سارےےے کاپی پیسٹ سوالات ہیں اور ابھی مزید آہے ہیں فٹافٹ جوابات دیں شاباش:p

جی جی آپ کب چاہتی ہیں کہ مجھے تھوڑا سا بھی سکون میسر آئے
:p

کیا کسی کا دیا دکھ جلد بھول جاتے ہیں۔۔۔یا کبھی نہیں بھول پاتے ہین۔۔۔مثال کےطور پر دھوکہ وغیرہ۔۔۔

ایک وقت تک نہیں بھولتا ہوں، اس کے بعد پھر مکمل طور پر یادوں سے خارج کر دیتا ہوں۔
جب تک یاد رہتے ہیں تب تک انکو اپنے خیالات اور یادوں میں جگہ بھی نہیں دیتا، یعنی خیال آتا بھی ہے تو جھٹک دیتا ہوں یا نظرانداز کر دیتا ہوں
جیسے ایک پنجابی محاورہ ہے کہ

چھوڑا گراں تے کی لینا ناں
یا لکیر پیٹنے کا فائدہ۔۔

کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟

سفید، میرے زیادہ تر کپڑے سفید ہیں

بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کرتے ہیں؟

بارش بہت زیادہ پسند ہے، اگر میرے اوپر ہو تو کہیں باہر نکل جاؤں سب کو لیکر، لیکن فی الحال میں بے اختیار ہوں تو امی ابو کی مانتا ہوں اور امی ابو کہتے ہیں خبردار باہر گئے تو، گھر میں بیٹھو
اور میں چپ چاپ بیٹھ جاتا ہوں

روزبیہ خواجہ
09-08-2011, 11:54 PM
فہد بھائی میری طرف سے سوال آ رہا ہےے ۔ ۔ ۔ کیچ کریں۔~

اچھا یہ بتائیں کہ آپ کے کُل کتنے دانت ہیں۔;d

اور عقل داڑھ آئی ہے کہ نہیں؟؟؟

Kashfeen
09-08-2011, 11:55 PM
اچھا ایک اور سوال فہد ذرا بتانا کہ پچھلے ایک سال میں تم ٹوٹل کتنی چوٹیں لگوا چکے ہو۔:);)

MuhammadRaza
10-08-2011, 12:09 AM
اچھا ایک اور سوال فہد ذرا بتانا کہ پچھلے ایک سال میں تمھیں ٹوٹل کتنی چوٹیں لگوا چکے ہو۔:);)

"choton" ko zara elaborate kia jaye. androoni ya berooni ;)

Kashfeen
10-08-2011, 12:14 AM
"choton" ko zara elaborate kia jaye. androoni ya berooni ;)

بیرونی بھائی بیرونی۔ ۔ ۔

کیسے ہیں بھائی ۔ ۔ ۔کہاں گم ہیں۔:)

MuhammadRaza
10-08-2011, 12:16 AM
بیرونی بھائی بیرونی۔ ۔ ۔

کیسے ہیں بھائی ۔ ۔ ۔کہاں گم ہیں۔:)

ALHAMDULILLAH behtreen theek thaak khush baash

hum to gum gavaach gaye

esay he socha thori apni dead activity se mitti jhaari jaye aur kuch points up kiay jayin

aap sunayn

Kashfeen
10-08-2011, 12:21 AM
ALHAMDULILLAH behtreen theek thaak khush baash

hum to gum gavaach gaye

esay he socha thori apni dead activity se mitti jhaari jaye aur kuch points up kiay jayin

aap sunayn


:)الحمد للہ بھائی۔
میں تو یہیں ہوں۔پچھلے دنوں ایک شاعری کا مقابلہ ہوا تھا تو آپکو بہت مس کیا۔
کچھ بلاگ میں پوسٹ کیجئے۔

MuhammadRaza
10-08-2011, 12:24 AM
:)الحمد للہ بھائی۔
میں تو یہیں ہوں۔پچھلے دنوں ایک شاعری کا مقابلہ ہوا تھا تو آپکو بہت مس کیا۔
کچھ بلاگ میں پوسٹ کیجئے۔

ok. will surely try to post INSHA ALLAH.

humari begum sahiba aap ko salam arz ker rahi hain

Kashfeen
10-08-2011, 12:29 AM
ok. will surely try to post INSHA ALLAH.

humari begum sahiba aap ko salam arz ker rahi hain


وعلیکم السلام کہیں میری طرف سے بھی پوچھیں انہیں۔
اور بیٹی کو بہت سا پیار دیں۔

MuhammadRaza
10-08-2011, 12:35 AM
وعلیکم السلام کہیں میری طرف سے بھی پوچھیں انہیں۔
اور بیٹی کو بہت سا پیار دیں۔

unhon ne aap ka salaam perh lia hay. aur beti ko pyaar bhi de dya gya.:)

now its time to sleep as its too late now like 12:50 am

INSHA ALLAH kal phir hazir hon gay

Pakistan zinda bad

Kashfeen
10-08-2011, 12:41 AM
unhon ne aap ka salaam perh lia hay. aur beti ko pyaar bhi de dya gya.:)

now its time to sleep as its too late now like 12:50 am

INSHA ALLAH kal phir hazir hon gay

Pakistan zinda bad
;d;d

ان شاء اللہ بھائی۔ ۔ ۔
جی جی اللہ حافظ

پاکستان پائیندہ۔ باد ۔ ۔

SheikhFahad
10-08-2011, 07:12 AM
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں؟

چھوٹے تو نہیں لیکن ایک دفعہ پڑھائی ہے میٹرک کے لڑکوں کو۔
تین لڑکے تھے جن میں سے دو بھاگ گئے ایک رہ گیا، وجہ یہ تھی کہ میں چوائس سٹڈی نہیں کرواتا تھا اور اکثر بغیر بتائے ٹیسٹس لیتا تھا یعنی سپرائز ٹیسٹس، وہ فائیو ایئر پیپرز رکھ کر کہتے تھے سر اس میں سے آئے گا، لیکن میرا پوائنٹ آف ویو یہ ہوتا تھا کہ سارا پڑھو ، نمبر لینا کوئی کمال کی بات نہیں کیونکہ میرا اپنا بھی یہی نظریہ ہے
~
خیر تو پھر دو تھک ہار ہر بھاگ گئے ، ایک رہ گیا اور اس کو میں نے پورا پڑھایا، اور سارا وقت فائیو ایئر وغیرہ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔ اس لڑکے کا نام فرحان تھا، کافی اچھے نمبروں سے پھر پاس ہوا تھا ماشاء اللہ۔

کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔پکنک پر جاتے ہیں؟

جھولاا۔۔ ہمممم جب چھوٹا تھا تو پینگ پسند تھی حالانکہ اس سے بہت دفعہ گرا بھی تھا۔ وجہ وہی تھی کہ مجھے اڑنے کا شوق تھا، جب پینگ کافی اوپر جاتی تو میں اڑنے کے شوق میں ہاتھ چھوڑ دیتا تھا اور
~

کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟

اونٹ، بگی اور گھوڑے کی سواری کی ہے لیکن سب سے شاندار گھڑ سواری ہے، میری خواہش ہے کہ میں گھڑ سواری مکمل طور پر سیکھوں ان شاء اللہ۔

سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟

آتی بالکل بھی نہیں ہے، لیکن کوشش ضرور کی ہے دو دفعہ، ایک دفعہ تو بچ گیا، دوسری دفعہ بھی اپنے آپ کو ٹیسٹ کرنے کے لئے جیسے ہی گہرے پانی کی طرف گیا ایک دم سے گھڑپ۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر فٹا فٹ باہر آ گیا بلکہ کھینچ لیا گیا۔

ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے

آگ سے زیادہ ڈر لگتا ہے، اللہ تعالیٰ خاتمہ ایمان پر کرے آمین۔

کونسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں؟

کولگیٹ ٹوتھ پیسٹ
::)

کرکٹ دیکھتے ہیں؟ ۔۔۔کونسا کرکٹر پسند ہے؟

دیکھتا تھا، 1999 کے بعد دیکھنا چھوڑ دی تھی اس کے بعد اب یہ والا ورلڈ کپ دیکھا اور اب تو قطعی طور پر نہیں دیکھوں گا ان شاء اللہ وجہ یہ کہ سب کچھ سیاست کی نظر ہو گیا پھر سے، پسندیدہ کرکٹرز میں وسیم اکرم، وقار یونس، ثقلین مشتاق، معین خان، جاوید میاںداد اور سب سے بڑھ کر شاہد آفریدییی
8)

ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔۔

سب سے بڑی خامی
لوگ
ان لوگوں کو پاکستان کا شہری ہونے کا حق نہیں ہے، یہ اس قابل نہیں ہیں کہ پاک دھرتی کے پاک شہری ہونے کا اعزاز اپنے سر لیکر گھومتے پھریں بلکہ اس پر نادم و شرمسار ہوں، بجائے اس کے کہ اپنی غلطیاں اور اپنے گریبان میں جھانکیں، پاکستان کو لعن طعن کرتے ہیں خود غرض اور بے حس لوگ۔
جی ہاں نصیحت کرتا ہوں اور اکثر ایکسٹریمسٹ یا پاگل پن کی حد تک پاکستانی ہونے کے القابات سے نوازا جاتا ہوں جن پر مجھ فخر ہے۔

آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔تو آپ کیا کرتے ہیں؟کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا وہاں سے چلے جاتے ہیں یا خاموشی سے سنتے رہتے ہیں یا مذید غصہ دلاتے ہیں؟

فوراً معذرت کر لیتا ہوں، غصہ شدید ہو تو خاموشی سے مکمل سنتا ہوں، جب ساری بھڑاس نکل جاتی ہے تو وضاحت کرتا ہوں کہ بات کس پیرائے میں کہی تھی

کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟

الحمد اللہ کبھی نہیں۔
:)

Fatima Noor
10-08-2011, 07:23 AM
انٹرویو تو بہت اچھا چل رہا ہے ماشاءاللہ۔۔ ایک پوسٹ پڑھ کر ہی اندازہ ہوگیا۔۔:)
باقی کا بھی فرصت سے پڑھوں گی۔۔۔:)

SheikhFahad
10-08-2011, 07:42 AM
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں؟

کسی چیز یا کسی سے ٹکرا نا جاؤں یا خصوصاً کیچڑ سے دور ہو کر گزرتا ہوں کہ کہیں کوئی تیز رفتار گاڑی یا بائیک اچھالتی ہوئی نہ گزر جائے کیونکہ ایک دو دفعہ ایسا ہو چکا ہے۔

راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟

میں سلام کر دوں گا، تاکہ اگر کچھ ججھک ہو رہی ہو پوچھنے میں تو نہ رہے۔

کسی کے تھپڑ لگایا ہے؟

ہممم جی۔۔۔ لیکن پچھتایا پھر

پانی کیسے پیتے ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔یا۔۔

پہلے بغیر سوچے پی لیتا تھا یعنی جیسی بھی حالت میں، اب اللہ کا شکر ہے سنت کے مطابق پیتا ہوں۔

بچپن میں کہانیاں سنتے یا پڑھتے تھے بچوں والی ۔۔۔

سنتا نہیں تھا پڑھتا بہت تھا، عمر و عیار اور ٹارزن وغیرہ کی، زیادہ عمر و عیار کو پڑھتا تھا، امی منع کرتی تھیں کیونکہ کوئی کتاب میرے ہاتھ لگ جاتی پھر ختم کر کے دم لیتا تھا تو امی چھپا لیتی تھیں، اور جب کوئی نئی لاتا تو امی کہتیں وئییی ۔ اک اور کن آیا اے۔۔۔، تو پھر اس کے بعد میں یہ کرتا تھا چھپا کرلاتا تھا اور چھپ کر پڑھتا تھا۔ میں پڑھتے ہوئے اپنی بُک کے بیچ میں وہ کہانیاں رکھ کر جب تک ختم نہ ہو جاتی پڑھتا رہتا تھا۔
;d

صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟

صبح کا منظر اور پرندوں کی چہچہاہٹ ساتھ میں ناشتہ بھی
::)

اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گے؟

ہمم تربوز یا گرما کا انتخاب کروں گا، یا پھر آڑو یا ناشپاتی۔

جب بیمار ہوتے ہیں تو کیا چڑچڑے ہوجاتے ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟

کوئی فرق نہیں پڑتا، میں اکثر اپنی بیماریاں نہیں بتاتا نہ طاری کرتا ہوں حتیٰ کہ کچھ زیادہ ہی سیریس ہو اور ریسٹ کرنا پڑ جائے۔ چڑچڑا بالکل نہیں ہوتا اللہ کا شکر ہے البتہ دوائیوں خصوصاً پینے والی دوائیاں اور ڈاکٹروں سے پناہ مانگتا ہوں۔

SheikhFahad
10-08-2011, 07:55 AM
کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلتے ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟

کیرم بورڈ، لُڈو، کارڈ گیمز، مونو پولی اور بیڈ منٹن اور بھائی کے ساتھ سنوکر کھیلا ہے اس کے علاوہ وڈیو گیمز بھائی کے ساتھ بہتت کھیلی ہیں۔ کوئی خاص مواقع نہیں تھے، بس ایسے ہی مل بیٹھے تو کھیل لیا۔

بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گے؟

اگر لائٹ ہو اور انٹر نیٹ نہ ہو تو پھر کچن میں گھس کر اپنے تجربہ کرنے لگ جاؤں گا، اور اگر لائٹ ہی نہ ہو تو پھر بس بیٹھ جاتا ہو لاؤنج میں اور کچھ نہ کچھ سوچیں آ کر گھیر لیتی ہیں۔

نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹے رہتے ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتے ہے؟

بہت جلدی آ جاتی ہے، اکثر میرے لیٹنے اور آنکھیں بند کرنے کی دیر ہوتی ہے، پھر پتہ نہیں چلتا کب سو گیا۔

قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتے ہیں یا ایسے ہی؟

جب اکیلا ہوتا ہوں اور یہ یقین ہوتا ہے آس پاس کوئی نہیں، یا پھر کسی ایسی جگہ جہاں سب ہی قرات کے ساتھ پڑھ رہے ہو تو ادھر قرات سے پڑھتا ہوں ورنہ خاموشی سے پڑھتا ہوں۔

اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتے ہیں یا؟

میں آگے بڑھ کر اس چیز کو خود ہینڈل کر لیتا ہوں پھر کہتا ہوں دیکھیں کچھ نہیں ہوا۔
:)

SheikhFahad
10-08-2011, 07:56 AM
انٹرویو تو بہت اچھا چل رہا ہے ماشاءاللہ۔۔ ایک پوسٹ پڑھ کر ہی اندازہ ہوگیا۔۔:)
باقی کا بھی فرصت سے پڑھوں گی۔۔۔:)
پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا بہتتت شکریہ فاطمہ سس
خوش رہیئے ہمیشہ آمین
:) :)

SheikhFahad
10-08-2011, 08:13 AM
فہد بھائی میری طرف سے سوال آ رہا ہےے ۔ ۔ ۔ کیچ کریں۔

جی جی آپ اچھالیں ذرا
::)

اچھا یہ بتائیں کہ آپ کے کُل کتنے دانت ہیں۔;d

;dآپ کی وجہ سے میں نے گن ہی لئے
میں نے بغیر شیشہ میں دیکھے بغیر گنے ہیں تو میرے انداذے کے مطابق کل چھبیس ہیں، اوپر نیچے کے تیرہ تیرہ۔
شاید کچھ کمی بیشی رہ گئی ہو۔
;d

اور عقل داڑھ آئی ہے کہ نہیں؟؟؟

ویسے یہ کونسی ہوتی ہے؟ شاید بھی نہیں آئی

;d

SheikhFahad
10-08-2011, 08:16 AM
اچھا ایک اور سوال فہد ذرا بتانا کہ پچھلے ایک سال میں تمھیں ٹوٹل کتنی چوٹیں لگوا چکے ہو۔;)

;d;d
عروسہ آپی ۔۔ آپ ایک سال کا اعداد و شمار پوچھ رہی ہیں، میرا تو چند ماہ کا مشکل ہے۔۔
ویسے جو بڑی بڑی ہیں جن کی وجہ سے مجھے بستر پر آنا پڑا یا پھر لنگڑا کر چلنا پڑا وہ ۔۔۔۔ وہ بھی کافی ہیں
~
کس کس کا ذکر کروں۔ بڑی لمبی داستان ہے
;d

روزبیہ خواجہ
10-08-2011, 01:34 PM
اور عقل داڑھ آئی ہے کہ نہیں؟؟؟

ویسے یہ کونسی ہوتی ہے؟ شاید بھی نہیں آئی

;d

;d ابھی تو آپ عقل داڑھ سے کافی دور ہیں ابھی تو آپ کے چھبیس دانت ہیں۔ میرے خیال سے۔ بتیسواں دانت ہوتا ہے عقل داڑھ۔

میری بھی ابھی نہیں آئی۔;)

SheikhFahad
10-08-2011, 05:20 PM
کاپی پیسٹ سوالات حاضررررر انکے جوابات دیں مزید بھی آرہے ہیں انشاءاللہ۔۔

خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟

باتوں کو زیادہ دل پر نہیں لیتا اور اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔

خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟

میں بد لحاظ نہیں ہو سکتا کسی کے ساتھ۔۔ ہمیشہ مروت میں مارا جاتا ہوں، اور خاموش طبیعت۔

خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟

اسکا جواب سب پڑھنے والے اور جو مجھے جانتے ہیں وہ دیں۔
~

کتنے دوست ہیں عام زندگی میں اور انٹرنیٹ پر؟ بہترین کون ہے؟

دوست کم ہیں لیکن اچھے ہیں دونوں جگہ کو ملا کر۔ بہترین۔۔ ہممم میرا ایک دوست ہے محمد ارسلان اور ادھر آپ۔

تنہائی میسر آتی ہے، اگر آتی ہے تو کیا سوچتے ہیں؟

اکثررر میسر آتی ہے، اپنا دن سوچ رہا ہوتا ہوں کتنے گناہ کر لیئے، اور پھر ہر دروازے کی طرف نظر جا رہی ہوتی ہے کہ شاید ابھی ادھر سے ملک الموت آ جائیں۔ پھر میں جوابات سوچ رہا ہوتا ہوں اور خود کو تیار رکھتا ہوں کہ کیا جوابات دوں گا، جیسے ہی آئیں گے فوراً کلمہ کا ورد شروع کر دوں گا وغیرہ وغیرہ۔
~

سٹارز پر یقین رکھتے ہیں؟

بالکل بھی نہیں۔

کس طرح کے لوگ پسند ہیں؟

خوش مزاج، سادہ طبیعت کے اور صاف گو مخلص افراد پسند ہیں۔

کس طرح کے لوگ نا پسند ہیں؟

وہ جو اپنے آپ کو جس طرح ظاہر کرتے ہیں اصل میں وہ ہوتے نہیں ہیں، بن بن کر بولنے والے، خراب مگر انگریزی کا استعمال جان جان کر کرنے والے اور چمچہ بننے والوں سے شدید حد تک اختلاج ہوتا ہے۔

ہمارے سسٹم کی بنیادی خامیاں آپ کی نظر میں؟

سب سے بڑی خامی یہ قوم اور یہ سب لوگ ہیں، اگر یہ درست ہو جائے سب کچھ فی الفور صحیح سمت میں آنا شروع ہو سکتا ہے۔

دوسری یہ کہ ہمیں یاد نہیں رہتا، ہماری یادداشت بہت کمزور ہے، پانچ سال میں کس نے کیا کچھ کیا، دور حکومت ختم ہوتے ہی ہم اس کو فوراً بھلا دیتے ہیں۔

تیسرا یہ کہ ہم گندی گلیوں اور سڑکوں، ابلتے گٹروں اور کچرے کے ڈھیروں کا شور تو بہت مچاتے ہیں لیکن اس کی ابتداء بھی ہم خود ہی کرتے ہیں اور خود اپنی نسلوں کو اس طرف لاتے ہیں۔ اس کا عملی مظاہرہ میں اکثر آتے جاتے دیکھتا ہوں۔ ہر بچہ فطرتاً نفاست پسند ہوتا ہے۔ کبھی بس میں بیٹھا ہوا ہوں تو کوئی بچہ کچھ کھا کر اپنے سرپرست کو دیتا ہے یا پوچھتا ہے کدھر پھینکوں، بجائے اس کے کہ اس ریپر یا کسی بھی کچرے کو اپنے پاس ہی رکھ لیں، جواب آتا ہے، لاؤ بیٹا ادھر دو اور لیکر یہ پھینکا سڑک کر۔ اب ظاہر ہے اگلی دفعہ وہ بچہ بھی ایسے ہی کرے گا، اسی طرح یہ سب بڑھتے بڑھتے اس حد تک پہنچ چکا ہے۔

اور بھی بہتتتتتتتتتتتتتتتت ہیں۔ اصل میں میرے نزدیک اس پوری قوم کی ایک اجتماعی چھترول ہونی چاہیئے، کوئی ایسا حکمران آئے جو پکڑائے ڈنڈا اور سڑکوں پر کھڑا کر دے سپاہیوں کو، جو الٹ پھلٹ حرکت کرے وہی حساب کتاب شروع ہو جائے، چوراہوں پر فوراً سزائیں ملنا شروع ہو جائیں، ایسے صرف چند ماہ میں سب کچھ معمول اور صحیح سمت میں آ سکتا ہے اور میرے نزدیک اب بس یہی طریقہ بچا ہے۔

Kashfeen
10-08-2011, 05:37 PM
اچھا ایک اور سوال فہد ذرا بتانا کہ پچھلے ایک سال میں تمھیں ٹوٹل کتنی چوٹیں لگوا چکے ہو۔;)

;d
عروسہ آپی ۔۔ آپ ایک سال کا اعداد و شمار پوچھ رہی ہیں، میرا تو چند ماہ کا مشکل ہے۔۔
ویسے جو بڑی بڑی ہیں جن کی وجہ سے مجھے بستر پر آنا پڑا یا پھر لنگڑا کر چلنا پڑا وہ ۔۔۔۔ وہ بھی کافی ہیں
~
کس کس کا ذکر کروں۔ بڑی لمبی داستان ہے
;d


وہی تو ۔ ۔ ۔

میں چاہ رہی تھی کہ ممبرز کو بھی پتہ چلے کیسا اتھیلیٹک بچہ ہے۔

آئے دن" ٹٹ پج " ہوئی ہوتی ہے کہیں نا کہیں۔;)

Fatima Noor
10-08-2011, 11:24 PM
اب اگر اجازت ہو تو ایک دو سوال میری طرف سے بھی ہو جائیں؟

SheikhFahad
10-08-2011, 11:37 PM
اب اگر اجازت ہو تو ایک دو سوال میری طرف سے بھی ہو جائیں؟
اجازت کاہے کی
:)
دل کھول کر پوچھیئے
:):):)

Fatima Noor
11-08-2011, 12:00 AM
اچھا جی تو یہ لیں۔۔۔
سوال کافی سنجیدہ قسم کے ہیں لہٰذا فلحال صرف دو ہی۔۔:)
پہلا سوال۔۔۔۔۔
آپ کے خیال میں زندگی کیا ہے اور زندگی کا مقصد کیا ہے؟

دوسرا سوال۔۔۔
اگر آپ کو ایک دن کے لیے صدر پاکستان بنا دیا جائے تو آپ اس ایک دن میں کیا کریں گے؟
باقی بعد میں۔۔۔???

Fatima Noor
11-08-2011, 12:14 AM
یہ رہے کچھ اور سوال۔۔۔
میرے بھولنے کی عادت سے ڈر کر فوری آگئے۔۔:)

آپ جذباتی ہیں یا اصول پسند؟ آپ کے خیال انسان میں انسان
کو کس حد تک جذباتی ہونا چاہیے؟

اپنی لائف سے کس حد تک مطمئن ہیں؟

اگر کوئی آپ تکلیف دے تو آپ کیا کرتے ہیں؟

آپ کی آئیڈیل شخصیت؟ میل /فیمیل دونوں

کسی کو پہچاننے کے لئے پوری زندگی بھی کم ہے یا ایک ملاقات کافی ہوتی ہے؟

SheikhFahad
11-08-2011, 12:30 AM
حالات حاضرہ پر کوئی تبصرہ؟

کاش سب کو پتہ چل جائے کہ
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائے گا جب لاد چلے گا بنجارا

کوئی ایسی عادت جسے چھوڑنا چاہیں...

بھولنے کی عادت بہت بری ہے، کئی دفعہ امی اکتا کر پوری لسٹ سودا لانے کی تیار کر کے دیتی ہیں پر میں لسٹ ہی بھول جاتا ہوں، یا جیب میں پڑی رہتی ہے یاد نہی نہیں رہتا کہ ساتھ لسٹ ہے
~;d

زندگی کا آپ کے نزدیک مطلب اور مقصد کیا ہے....
کبھی زندگی بُری لگی؟

میرے نزدیک زندگی اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں پر چلتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے احکامات کو مانتے ہوئے گزری تو مقصد پورا ہو گیا۔ دنیا مشقت کی جگہ ہے آرام تو بعد میں ہے، مشقتوں سے گھبرائے بغیر ان کا سامنا کرتا ہوا جو شخص اللہ تعالیٰ کو راضی کر کے دار فانی سے کوچ کر گیا، وہ کامیاب ہو گیا۔ یہی مقصد حیات ہے۔

ہمممم جی۔۔ کئی دفعہ لگی، اب بھی لگتی ہے، میرے نزدیک جب تک میں اسلام اور مسلمانوں کا دفاع کرنے کے قابل اور اصل میں عملی طور پر ایک مجاہد اسلام نہیں بن جاتا، میرا مقصد پورا نہیں ہوا۔

غصے میں کسی کا سر پھاڑنے کو دل چاہتا ہے؟

نہیں۔۔ غصہ میں اپنے آپ کو روک کر رکھتا ہوں بالکل خاموش ہو جاتا ہوں اور یہی کوشش ہوتی ہے کہ کسی کو نقصان نہ پہنچاؤں۔

آپ کا پسندیدہ پاکستانی لیڈر؟

اسی فیصد عمران خان، باقی بیس فیصد حمایت ابھی کسی کے حق میں نہیں ہے اور یہ بہت اہمیت کی حامل ہے یعنی اگر عمران خان نے بھی ذرا سی گڑ بڑ کی تو یہ بیس فیصد غالب آ سکتی ہے۔

آپ نے پاکستان میں رہتے ہوئے کبھی ووٹ ڈالا؟

میں ووٹ ڈالنے کا اہل ہی اس دور حکومت میں ہوا ہوں، اس سے پہلے لہٰذا اس بار ارادہ تو ہے کیونکہ ادھر تو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہی نہیں ہوتی، شناختی کارڈ نمبر لے جاتے ہیں اور خود ہی ووٹ ڈال دیتے ہیں
>:(>:(

کسی کی قابلیت جانچنے کا بہترین ذریعہ آپ کی نظر میں؟

بات چیت کرنے کا انداذ اور الفاظ کا چناؤ اور بات چیت کے دوران حرکات و سکنات کا جائزہ۔

دوسروں کی وہ عادت جو آپ کو بہت ذہر لگتی ہو۔۔میرا مطلب بُری؟

جو لوگ اپنے آپ کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں یا اوور سمارٹ بننے کی کوشش کرتے ہیں، ان عادتوں سے مجھے سخت اختلاج ہوتا ہے حتیٰ کہ اگر یہ بند نہ ہو تو میں اٹھ کر علیحدہ ہو جاتا ہوں۔

Maria Masood
12-08-2011, 12:10 AM
خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟

اسکا جواب سب پڑھنے والے اور جو مجھے جانتے ہیں وہ دیں۔
~


ہمم میں بتاتی ہوں
پہلا بہت ہی کئیرنگ خیال رکھنے والے
دوسرا بہت ہی ٹھنڈے مزاج کے
تیسرا بہت ہی تنگ کرنے والے:p


کتنے دوست ہیں عام زندگی میں اور انٹرنیٹ پر؟ بہترین کون ہے؟

دوست کم ہیں لیکن اچھے ہیں دونوں جگہ کو ملا کر۔ بہترین۔۔ ہممم میرا ایک دوست ہے محمد ارسلان اور ادھر آپ۔

:)ہی رکش ہی رکش:p

SheikhFahad
12-08-2011, 03:26 AM
اچھا جی تو یہ لیں۔۔۔
سوال کافی سنجیدہ قسم کے ہیں لہٰذا فلحال صرف دو ہی۔۔

جی جی آپ پوچھیں
:)
پہلا سوال۔۔۔۔۔
آپ کے خیال میں زندگی کیا ہے اور زندگی کا مقصد کیا ہے؟

ہممممم زندگی بیک وقت بہت آسان اور بہت مشکل امتحان ہے اور یہ مکمل طور پر انسان کے ہاتھ میں ہے کہ وہ اپنی زندگی کو مشکل بناتا ہے یا آسان۔ میری رائے کے مطابق یہ ایک ایسا امتحان ہے جس میں جس نے جتنی زبردست نقل ماری، وہ اتنے اچھے سے کامیاب ہوا، اور یہ واحد امتحان ہے جس میں نا صرف نقل مارے جانے کی اجازت ہے بلکہ نقل مارنے کے علاوہ کوئی چارا بھی نہیں ہے۔ سب کچھ ساری کتابیں ساری بوٹیاں سب کے سامنے بالکل عیاں ہیں، صرف دیکھ کر پرچہ حل کرنا ہے، اور یہ واحد ہے جس میں جو اپنی طرف سے اوور سمارٹ بننا چاہے گا اور نقل والے سروسز سے ادھر اُدھر بھاگے گا وہ گھاٹے میں رہے گا۔
بس عقل بند کر کے اور آنکھیں کھول کر نقل مارتے جائیں اور کامیابی کے زینے چڑھتے جائیں۔

دوسرا سوال۔۔۔
اگر آپ کو ایک دن کے لیے صدر پاکستان بنا دیا جائے تو آپ اس ایک دن میں کیا کریں گے؟

میں تمام تر سیاستدانوں کو فی الفور پھانسی پر چڑھا دوں گا، ان کی لعشیں بحیرہ عرب کے حوالے کروں گا۔ ان کو اپنے وطن کی مٹی میں دفن بھی نہیں ہونے دوں گا۔ جو ان کی حمایت میں نکلے گا ان سب میں ایک ایک کو بھی لٹکاؤں گا اور ان کو بھی بحیرہ عرب کے حوالے کروں گا۔

فوراً تمام ہاؤسز یعنی وزیر اعظم ہاؤس، صدارتی محل وغیرہ وغیرہ کو کالجز اور یونیوسٹیز کا درجہ دے دوں گا اور قانون پاس کرواؤں گا کہ آئیندہ جو صدر اور وزیر اعظم یا کوئی بھی وزیر وغیرہ وغیرہ بنے گا اس کے لئے کوئی گاڑی، کوئی بنگلہ، کوئی اضافی سہولیات اور الاؤنسز کچھ نہیں ہو گا اور اس کو ایسا تحفظ دوں گا کسی اور قانون کے تحت کہ کوئی اِس والے قانون کو تحلیل نہ کر سکے گا
ان شاء اللہ۔

اس ایک ہی آرڈر سے ان تمام لوگوں کے اثاثے حکومتی تحویل میں ضبط کر لوں گا، ان کی اولادوں، تمام تر رشتہ داروں پر تاحیات پاکستان پر داخلے کی پابندی لگا دوں گا، اگر باالفرض کوئی پاکستان کا نیشنل ہوا تو اس کی شہریت منسوخ کروا دوں گا۔

اس کے علاوہ ان کے تمام رشتہ داروں، حواریوں وغیرہ وغیرہ کی پاکستان کی شہریت منسوخ کر کے، اگر کسی اور ملک کی شہریت ہے تو ادھر ڈی پورٹ ورنہ رہیں رفیوجی کیمپوں میں ہمیشہ کے لئے۔

ان کے اوپر ان شاء اللہ پاکستان کی زمین ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تنگ ہو جائے گی۔

اس کے بعد دن کے آخر میں پاکستان کے چوٹی کے علماء جیسے مفتی تقی عثمانی رحمتہ اللہ علیہ اور مفتی رفی عثمانی رحمتہ اللہ علیہ، مولانا ڈاکٹر صاحب رحمتہ اللہ علیہ اور مفتی زر ولی خان صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے حوالے اقتدار کر کے عام شہریوں میں سے ہو جاؤں گا ان شاء اللہ۔


باقی بعد میں۔۔

ایک بریک کے بعد ان کے بھی دیتا ہوں ان شاء للہ :)

Fatima Noor
12-08-2011, 05:09 PM
اچھا جی تو یہ لیں۔۔۔
سوال کافی سنجیدہ قسم کے ہیں لہٰذا فلحال صرف دو ہی۔۔

جی جی آپ پوچھیں
:)
پہلا سوال۔۔۔۔۔
آپ کے خیال میں زندگی کیا ہے اور زندگی کا مقصد کیا ہے؟

ہممممم زندگی بیک وقت بہت آسان اور بہت مشکل امتحان ہے اور یہ مکمل طور پر انسان کے ہاتھ میں ہے کہ وہ اپنی زندگی کو مشکل بناتا ہے یا آسان۔ میری رائے کے مطابق یہ ایک ایسا امتحان ہے جس میں جس نے جتنی زبردست نقل ماری، وہ اتنے اچھے سے کامیاب ہوا، اور یہ واحد امتحان ہے جس میں نا صرف نقل مارے جانے کی اجازت ہے بلکہ نقل مارنے کے علاوہ کوئی چارا بھی نہیں ہے۔ سب کچھ ساری کتابیں ساری بوٹیاں سب کے سامنے بالکل عیاں ہیں، صرف دیکھ کر پرچہ حل کرنا ہے، اور یہ واحد ہے جس میں جو اپنی طرف سے اوور سمارٹ بننا چاہے گا اور نقل والے سروسز سے ادھر اُدھر بھاگے گا وہ گھاٹے میں رہے گا۔
بس عقل بند کر کے اور آنکھیں کھول کر نقل مارتے جائیں اور کامیابی کے زینے چڑھتے جائیں۔

دوسرا سوال۔۔۔
اگر آپ کو ایک دن کے لیے صدر پاکستان بنا دیا جائے تو آپ اس ایک دن میں کیا کریں گے؟

میں تمام تر سیاستدانوں کو فی الفور پھانسی پر چڑھا دوں گا، ان کی لعشیں بحیرہ عرب کے حوالے کروں گا۔ ان کو اپنے وطن کی مٹی میں دفن بھی نہیں ہونے دوں گا۔ جو ان کی حمایت میں نکلے گا ان سب میں ایک ایک کو بھی لٹکاؤں گا اور ان کو بھی بحیرہ عرب کے حوالے کروں گا۔

فوراً تمام ہاؤسز یعنی وزیر اعظم ہاؤس، صدارتی محل وغیرہ وغیرہ کو کالجز اور یونیوسٹیز کا درجہ دے دوں گا اور قانون پاس کرواؤں گا کہ آئیندہ جو صدر اور وزیر اعظم یا کوئی بھی وزیر وغیرہ وغیرہ بنے گا اس کے لئے کوئی گاڑی، کوئی بنگلہ، کوئی اضافی سہولیات اور الاؤنسز کچھ نہیں ہو گا اور اس کو ایسا تحفظ دوں گا کسی اور قانون کے تحت کہ کوئی اِس والے قانون کو تحلیل نہ کر سکے گا
ان شاء اللہ۔

اس ایک ہی آرڈر سے ان تمام لوگوں کے اثاثے حکومتی تحویل میں ضبط کر لوں گا، ان کی اولادوں، تمام تر رشتہ داروں پر تاحیات پاکستان پر داخلے کی پابندی لگا دوں گا، اگر باالفرض کوئی پاکستان کا نیشنل ہوا تو اس کی شہریت منسوخ کروا دوں گا۔

اس کے علاوہ ان کے تمام رشتہ داروں، حواریوں وغیرہ وغیرہ کی پاکستان کی شہریت منسوخ کر کے، اگر کسی اور ملک کی شہریت ہے تو ادھر ڈی پورٹ ورنہ رہیں رفیوجی کیمپوں میں ہمیشہ کے لئے۔

ان کے اوپر ان شاء اللہ پاکستان کی زمین ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تنگ ہو جائے گی۔

اس کے بعد دن کے آخر میں پاکستان کے چوٹی کے علماء جیسے مفتی تقی عثمانی رحمتہ اللہ علیہ اور مفتی رفی عثمانی رحمتہ اللہ علیہ، مولانا ڈاکٹر صاحب رحمتہ اللہ علیہ اور مفتی زر ولی خان صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے حوالے اقتدار کر کے عام شہریوں میں سے ہو جاؤں گا ان شاء اللہ۔


باقی بعد میں۔۔

ایک بریک کے بعد ان کے بھی دیتا ہوں ان شاء للہ :)


جتنا میں سوچ رہی تھی جواب اس سے کہیں زیادہ اچھا ہے۔۔۔۔:)
اللہ کرے ہمارے سارے سیاست دان بھی اسی طرح سوچنے لگیں۔۔۔
ورنہ کم از کم عوام کی سوچ تو بدلے۔۔۔۔

KishTaj
18-08-2011, 06:30 AM
باقی بعد میں۔۔

ایک بریک کے بعد ان کے بھی دیتا ہوں ان شاء للہ :)

السلامُ علیکم
فہد بھائی بریک کچھ ذیادہ لمبی نہیں ہو گئی۔ ہی ہی ہی:)۔
سوالات منتظر ہیں۔ جواب کب ارسال کر رہے ہیں بھائی:)?

SheikhFahad
18-08-2011, 06:41 AM
السلامُ علیکم
فہد بھائی بریک کچھ ذیادہ لمبی نہیں ہو گئی۔ ہی ہی ہی:)۔
سوالات منتظر ہیں۔ جواب کب ارسال کر رہے ہیں بھائی:)?

وعیلکم السلام کش سس

ہاہاہ ۔۔ بس آنے والے ہیں۔۔
::)

تھوڑی سی مصروفیات ہین جس کی وجہ سے لیٹ ہو رہا ہوں
سورییی اس کے لئے
:)
ان شاء اللہ بہت جلد جوابات ادھر ہوں گے
:)

SheikhFahad
23-08-2011, 05:39 PM
پسندیدہ اقوالِ ذریں؟
I don't believe
in taking right decisions, I take decision and make them right.
(Quaid - e - Azam Muhammad Ali Jinnah)

KishTaj
08-09-2011, 06:57 PM
السلامُ علیکم
فہد بھائی کہاں ہیں
آپ کا ایک پیارا سا انٹرویو چل رہا ہے جناب۔۔~۔

SheikhFahad
08-09-2011, 09:30 PM
السلامُ علیکم
فہد بھائی کہاں ہیں
آپ کا ایک پیارا سا انٹرویو چل رہا ہے جناب۔۔~۔
جی جی جی جی آ گیا
:)

SheikhFahad
08-09-2011, 10:44 PM
کوئی ناقابل فراموش واقعہ؟

جی ایک واقعہ پیش آ گیا جو ناقابل فراموش بن چکا ہے اب۔۔ یہی سوال عروسہ آپی اور کش سس نے بھی پوچھا تھا۔۔
ان شاء اللہ اور کوئی یاد آیا تو وہ بھی بتاؤں گا۔

ہوا یہ کہ ان چھٹیوں میں کچھ دن کے لئے میں ایک تبلیغی جماعت کے ساتھ نکل گیا تھا اور ہم اندرون سندھ گئے ۔۔ وہاں کے اکثررر بلکہ زیادہ تر گاؤں میں لوگوں کو کلمہ تک نہیں آتا۔ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام تک معلوم نہیں۔ اندرون سندھ زیادہ تر ہندو ہیں اور جو مسلمان ہیں وہ بھی بس ایسے ہی ہیں۔ ایک گاؤں میں ہمیں مسجد میں گھسنے سے منع کر دیا اور ہم نے کھلے آسمان تلے بھی وقت گزارا، کھیتوں کے بیچ میں کچی زمین پر بسترے ڈال کر بھی رات گزاری، ایک مزے کی بات یہ کہ ہمارے آس پاس سے سانپ گزر جاتے تھے پر ایک بھی ہمارے اوپر حملہ آور نہیں ہوا۔

مجھے ان لوگوں کی حالت پر رحم آتا ہے، اور ادھر ایسے ایسے اتنے بڑے بڑے علماء لوگوں کو مسلمان کر رہے ہیں اور دین اسلام کے قریب سے قریب تر کرنے میں لگے ہیں۔ ایک جماعت کو پتھر بھی پڑے ہیں، گالیاں تو عام چیز ہے، وہ تو ہم نے بھی ایسی ایسی کھائی ہیں کہ ایسی کبھی زندگی میں نہیں سنی تھیں، پھر بھی ان کے پیچھے ایسے رہتے ہیں کہ کچھ ہوا ہی نہیں۔

ماشاء اللہ بہت کام ہو رہا ہے۔

آپ کی زندگی کا اب تک سب سے بہترین لمحہ؟

کافی سارے لمحات ہیں لیکن یہ جو کچھ عرصہ میں نے جماعت میں گزارا ہے، یہ بہترین لمحات میں سے ہو گئے ہیں۔۔۔
ایمان کی وہ کیفیت ہوتی ہے کہ کیا کہا جائے۔

آپ کو اگر کسی جگہ سے اچھا ریسپانس نہ ملے تو اس صورت میں آپ کیا کرتے ہیں

پہلے تو دیکھتا ہوں کہ رسپانس کیوں اچھا نہیں ملا۔۔ اگر کوئی ڈھنگ کی وجہ سامنے ہو پھر تو چلیں خیر ہے لیکن اگر ویسے ہی ہو تو جتلاتا نہیں ہوں، مجھے شرمندہ کرنا اچھا نہیں لگتا۔۔ بس ایک حد تک پاؤں کھینچ لیتا ہوں۔۔ غیر محسوس طریقے سے ریزروو ہو جاتا ہوں۔


کون سے عوامل (طریقہ،چیزیں) آپ کے خراب مزاج کو فورا سے ٹھیک کردیتے ہیں؟

کچھ بھیی خصوصاً میرے اچھے دوست، اور میرے قریب ترین لوگ اور ان کی موجدگی ہی کافی ہے ۔

آپ کے دوست خود بخود بن جاتے ہیں یا آپ شعوری کوشش کرتے ہیں؟

خود بنتے ہیں، کبھی بھی اس طرح نہیں بنایا۔۔۔ جس سے فطرت ملتی ہے اس سے دوستی ہو جاتی ہے۔

آپ دوستی کن شرائط پہ کرتے ہیں؟

کچھ خاص شرط نہیں۔۔ جن سے فطرت مل جائے، ان سے خود ہی ہو جاتی ہے۔

آپ اچھے رازداں ہیں یا نہیں؟

میرے خیال میں ہوں۔
:)

گھر والوں سے دور رہتے ہیں تو کس کو سب سے ذیادہ مس کرتے ہیں؟

سب کو۔۔ خصوصاً امی کی جھڑکیاں بہت یاد آتی ہیں
~

میٹرک کرنے تک آپ کیا بننا چاہتا تھیں اور پھر انٹر میڈیٹ کے بعد کیا بننا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کے اپنے اختیار میں ہوتا تو کونسے شعبہ میں جانا پسند کرتے۔

میٹرک کے بعد آرمی میں جانا چاہتا تھا، انٹر کے بعد بھی لیکن پھر امی ابو نے منع کر دیا۔۔ تو نہیں جا سکا۔۔۔ پھر میرا شوق اِس طرف تھا جس کا میں اب طالبعلم ہوں اب الحمد اللہ

آئینہ دیکھ کے پہلا خیال کیا آتا ہے؟

داڑھی کتنی لمبی ہوئی
::)

زندگی میں وہ کونسی خواہش ہے جو پوری نہ ہوسکی؟

فی الحال میں صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ علیہ کا جانشین نہیں بن سکا۔ یہ میری خواہش بھی ہے اور مجھے بہت شدت سے محسوس ہوتا ہے کہ میں بنا ہی اس لئے ہوں۔ اللہ تعالیٰ مجھے اس منسب پر فائز فرمائے آمین۔

آپ کاسب سے بڑا دشمن کون ہے؟

شیطان اور اس کے چیلے، مسلمانوں کے دشمن اور ان کی تضحیک کرنے والے ۔۔ میرا سب سے بڑے دشمن ہیں۔

پاکستان کے بارے میں کیا خیال ہے؟

دنیا کا بہترین، خوبصورت ترین، امیر ترین، خوش نصیب ترین الغرض ہر لحاظ سے ایک مکمل ملک ہے ماشاء اللہ لیکن ہم نے اس کی قدر نہیں کی اور کر بھی نہیں رہے۔
پاکستان کے بارے میں، میں کہتا ہوں یہ وہ چڑیا ہے جو صرف سونے کا انڈا دینا جانتی ہے۔
اللہ کرے ہم اور ہماری نسلیں، موجودہ اور آنے والی پاکستان کی قدر کریں اور اس کو اُسی راہ پر گامزن کریں جس کے لئے یہ معرض وجود میں آیا تھا اور پاکستان عملی طور پر لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کا امین اور امت مسلمہ کا ہمدرد و غم خوار اور زیادتیوں پر جارحانہ قدم لینے والا جیسا کہ یہ جانا جاتا ہے، عملی طور پر بن جائے ۔ آمین

کس چیز سے پیار ہے اور کیوں؟

بہتتتتتتتتتت ساری چیزیں ہیں، لوگ ہیں۔
میرے اسلاف، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، میرے والدین، میرے گھر والے، میرا گھر، میرے دوست۔۔۔ اور بھی بہتت۔۔

اچھا سنا ہے پیچھے دیکھنے سے لوگ پتھر ہو جاتے ہیں۔۔۔ کیا آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی ایسا لمحہ جو آپکو پتھر کر سکتا ہے؟

ہاہا ایک لمحہ تھا۔۔۔۔ایک دفعہ دوپہر کے وقت ہماری چھٹیاں تھیں اور ہم راولپنڈی میں تھے، موسم بہت زبردست تھا، بادل تھے اور ہوا بھی بڑی زبردست چل رہی تھی، میرے سارے دوست باہر کرکٹ کھیلنے کے لئے جمع ہو رہے تھے، میں نے امی سے پوچھا تو امی نے صاف منع کر دیا، اصل میں گھر میں یہ اُصول تھا کہ دوپہر کے وقت بس باہر نہیں جانا چاہے کچھ بھی ہو جائے۔
امی یہ کہہ کر سو گئیں، امی کے سونے کے بعد پہلے میں ادھر ادھر بے چین پھرتا رہا پھر سوچا کہ امی کے جاگنے سے پہلے واپس آ جاؤں گا، آرام سے دروازہ کھول کر کھیلنے چلا گیا۔۔
نجانے گھڑیوں نے کیسے اتنی بے ایمانی کی میرے ساتھ۔۔ میں بیٹنگر کر رہا تھا ۔۔۔ اور اچھی خاصی اننگ جا رہی تھی کہ میری نظر ایک طرف گئی ادھر سے امی آ رہی تھیں میدان کی طرف۔۔۔ اس وقت میں واقعی پتھر کا ہو گیا تھا کہ اب گھر جانے کے بعد انجام کا علم تھا، حالت ایسی تھی کہ کاٹو تو لہو نہیں۔۔۔
امی آئیں اور کہا چلو گھر۔۔ میں سر نیچے کر کے جی امی کہہ کر، وہیں بیٹ چھوڑ کر امی کے ساتھ گھر چل پڑا پھر جو ہوا۔۔۔۔ سنسرڈ
~

گر آپ کی جاسوسی پہ کسی کو لگا دیا جائے تو آپ کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟

پہلی چیز بہتتتتتتتت سست انسان ہے، دوسرا دوسروں کو ایکدم سے اپنا آپ نہیں کھولتا اور کسی کسی پر ہی کھولتا ہے جو گنتی کے لوگ ہیں۔

اچھا اگر کوئی یہ کہے کہ فلاں آپ کی برائیاں کر رہا تھا تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟

میرا رد عمل یہی رہا ہے کہ او کے کرنے دو۔۔ میری صحت پر کیا فرق پڑ رہا ہے۔

وه كون شخص هے جسكے نقش و قدم پر آپ چلتے هيں یا چلنے کی خواہش ہے؟

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ اجمعین، سلطان نور الدین محمود زنگی اور سلطان صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ علیہ۔ شدیددد ترین خواہش ہے۔


آپ اپنی سالگرہ کے دن کو اہمیت دیتے ہیں؟

نہیں۔۔۔ بلکہ افسوس ہی ہوتا ہے۔۔ قبر سے ایک سال اور قریب ہو گیا
:(

SheikhFahad
08-09-2011, 10:45 PM
آپ کا یہ خاص دن کس طرح گزرتا ہے؟

جیسے عام دن گزرتے ہیں۔۔ مجھے یاد تک نہیں ہوتی، پچھلے کچھ سالوں سے ون اردو پر یا جو مجھے میسج آتے ہیں ہیپی برتھ ڈے کے۔۔ وہ یاد دلا دیتے ہیں۔

آپ کو اس دن سب سے پہلے کون وِش کرتا ہے؟

سب سے پہلے ون اردو ۔ پھر میری سب سے بڑی باجی، پھر کچھ دوست۔

اس دن کس کی وِش کا سب سے زیادہ انتظار رہتا ہے؟ ( اگر یہ سوال بہت ذاتی لگے تو بے شک گول کر جائیں)

نا۔۔۔ مجھے یاد ہی نہیں ہوتا کہ آج میری سالگرہ ہے۔۔۔ تو انتظار کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

کوئی یادگار تحفہ جو اب تک سنبھال کے رکھا ہو؟

ہممم جی مجھے میری باجی نے ایک گھڑی دی تھی، وہ اب تک سنبھال کر رکھی ہے، اس کے مجھے مانچسٹر یونائٹڈ کا مگ، والٹ، رسٹ بینڈ دیئے تھے، وہ بھی اب تک سنبھال کر رکھے ہیں۔


اس دن تحفے میں کیا لینا اچھا لگتا ہے؟

کچھ نہیں۔
:)

پورے گھر میں آپ کی پسندیدہ جگہ؟

وہہہ میرا چھوٹا سا کونا میرے کمرے میں۔۔ جہاں میرا کمپیوٹر ہے
::)

آپ کی چھٹی حس کس حد تک شارپ ہے؟

کافی حد تک۔۔۔ عجیب سا احساس ہونے لگ جاتا ہے کہ کچھ گڑ بڑ ہو رہی ہے یا کچھ ہونے والا ہے۔۔ اور ایسا ہوتا ہے پھر۔

کیا پھولوں، رنگوں اور اس طرح کی دوسری چیزوں سے جن پر باقاعدہ ریسرچ کے بعد انسانی نفسیات جاننے کے کچھ نتائج سامنے آئے ہیں۔۔۔آپ اس چیز پر یقین رکھتے ہیں۔۔؟ مطلب کہ ہم ان کی مدد سے انسانی شخصیت کے کسی پہلو کو سمجھنے کا دعوا کرسکتے ہیں؟

ہممممم جی بالکل کر بھی سکتے ہیں لیکن اس کو حتمی نہیں کہہ سکتے۔

فرض کرتے ہیں کہ آپ کو ہر صبح گدو بیراج کے دروازے کھولنے پر لگا دیا جائے تو ۔۔ ؟

میں ہنسی خوشی قبول کر لوں گا۔

آپ کی کوئی عجیب وغریب خواہش ؟

مرنے سے پہلے اپنی قبر کا حال دیکھ لوں۔۔۔ ~~

کن چیزوں پر روپیہ دل کھول کر خرچ کرتے ہیں؟

ہر چیز۔۔۔ لیکن اپنے قریب ترین لوگوں پر بھی خرچ کرتا ہوں۔۔۔ میں بہت شاہ خرچ واقع ہوا ہوں۔
~

آپ کو کچھ جمع کرنے کا شوق ہے بھی کہ نہیں؟

نیکیاں جمع کرنے کا بہتت شوق ہے۔ اللہ تعالیٰ اتنی دے دے کہ چھٹکارا ہو جائے۔ آمین

SheikhFahad
16-09-2011, 08:15 PM
یہ رہے کچھ اور سوال۔۔۔
میرے بھولنے کی عادت سے ڈر کر فوری آگئے۔۔:)

اتنی دیر ہونے کے لئے بہتتتتتت ساری معذرت فاطمہ سس

آپ جذباتی ہیں یا اصول پسند؟ آپ کے خیال انسان میں انسان
کو کس حد تک جذباتی ہونا چاہیے؟

ہمم اصولوں کی حد تک جذباتی ہوں یعنی کوئی علماء حق، مدارس دینیہ، پاکستان، میری فیملی، مجھ سے قریب لوگوں اور ہمارے ہیروز کے بارے میں کچھ الٹا سیدھا کہے تو پھر میں شدید ترین حد تک جذباتی ہوں۔۔ ویسے بہت ٹھنڈے مزاج کا انسان ہوں ۔۔ اس کی گواہی شاید ادھر بھی کچھ لوگ دے سکیں جن سے میری بہت اچھی گپ شپ ہے خصوصاً مس جی ﴿مانو﴾۔

اپنی لائف سے کس حد تک مطمئن ہیں؟

کسی حد تک ۔۔۔ مکمل نہیں ہوں بالکل بھی۔۔۔ جو تھوڑا بہت ہوں وہ اس لئے کہ میرے ذہن میں میری زندگی کا مقصد اور آبجیکٹوز بڑے کلیئر ہیں الحمد اللہ، جس دن ان تک اللہ تعالیٰ نے پہنچا دیا، میری زندگی کا مقصد پورا ہو جائے گا اور مقصد پورا ہو جائے تو اطمینان حاصل ہو جاتا ہے۔


اگر کوئی آپ تکلیف دے تو آپ کیا کرتے ہیں؟

کچھ بھی نہیں کرتا۔۔۔ خاموش ہو جاتا ہوں کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہیں کرتا۔۔۔ اگر کوئی شخص بہت زیادہ قریبی ہو جس پر مکمل بھروسہ ہو تو ایسی صورت میں مناسب ہو تو شیئر کر لیتا ہوں بس، متعلقہ شخص پر کچھ ظاہر نہیں کرتا کہ مجھے کچھ برا لگا ہے یا تکلیف پہنچی ہے۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں

آپ کی آئیڈیل شخصیت؟ میل /فیمیل دونوں

شخصیت نہیں شخصیات ہیں،
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
تمام صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہ اجمعین
قائد اعظم محمد علی جناح رحمہ اللہ علیہ
علامہ محمد اقبال رحمہ اللہ علیہ
میرے ابو

میری امی۔
تمام صحابیات اور امہات المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہنا


کسی کو پہچاننے کے لئے پوری زندگی بھی کم ہے یا ایک ملاقات کافی ہوتی ہے؟

کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ایک ملاقات میں پہچانے جاتے ہیں، کچھ کے لئے زندگی بھی کم ہوتی ہے، شخصیت پر منحصر ہے۔

[/QUOTE]

SheikhFahad
16-09-2011, 08:16 PM
کسی کے سوال رہ تو نہیں گئے نا جن کا جواب دینا باقی ہو؟
:)~

KishTaj
28-09-2011, 03:19 AM
میرے خیال سے سب کے جواب دے دیئے گئے ہیں۔ اگر نہیں تو پی ایم پر بتادیں۔۔ میں اوپن کردوں گی۔ ویسے فادی بھائی آپ تو دیکھ ہی چکے ہیں نا۔۔
مہینہ تمام ہوا کب کا۔۔۔ اس لئے یہ انٹرویو بھی اب کلوز کرنے جا رہی ہوں۔۔~۔
میری جانب سے فہد بھائی آپ کے پوائنٹس۔۔۔ اور بہت بہت شکریہ۔
اور نیک تمنائیں بھی۔
تھینک یو سو مچ فار کمنگ ٹو انٹرویو۔۔۔
والسلام
کشتاج