PDA

View Full Version : ترجمہٴ قرآن کلاس کے لئے اسٹوڈنٹس حاضر ہوں



Aamir Jahan
05-05-2011, 10:24 PM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

جو طلبا و طالبات یہ کلاسز لینا چاہ رہے ہیں وہ براہ کرم اپنے نام کا اندراج یہاں پر کروا دیجئے۔ اگر آپ ساتھ ساتھ لیکچرز نہیں لے کر چلے تو پھر بعد میں کور کرنا مشکل ہو جائے گا۔ تو اس لیے روزانہ کی بنیاد پر لیکچرز اٹینڈ کیا کیجئے۔ ہر لیکچر پڑھ کر سبق والے پوسٹ پر تھینکس ضرور کلک کیجئے تاکہ معلوم ہو سکے کہ کس کس ممبر نے سبق پڑھ لیا ہے۔


یہ کورس کرنے والوں کی لسٹ نیچے دی جا رہی ہے۔ جو بہن بھائی یہ کلاسز لینا چاہ رہے ہوں وہ اپنا نام درج کرتے جائیں تاکہ میں ان کا نام بھی اس لسٹ میں اپ ڈیٹ کرتا جاوں۔ اور اگر آپ کا نام لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا تو یہاں پر دوبارہ یاددہانی کروا سکتے ہیں۔

شکریہ


اب تک جو بہن بھائی یہ کلاسز لے رہے ہیں ان کی لسٹ مندرجہ ذیل ہے:-


1-Sumara (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=2219)
2-Lalarukh1 (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=63246)
3-دانیہ (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=43329)
4-KishTaj (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=61967)
5-IbneRushd (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=23967)
6-فائزہ صدف (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=11779)
7-Sara (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=63848)
8-AmirShahzad (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=73187)
9-Nesma (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=66263)
10-Ameera (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=63724)
11-Ujala Noor (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=69746)
12-anadil (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=12207)
13-HumairaCh (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=41832)
14-saqib rao (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=64230)

Aamir Jahan
06-05-2011, 04:44 AM
السلام علیکم۔ خیر تو ہے ناں؟ کوئی نہیں آ رہا کیا کلاس لینے؟ تین کلاسز ہو چکی ہیں اور اگلی کلاس میں ایک چھوٹا سا ٹیسٹ بھی ہے۔ جتنا آپ لوگوں نے پڑھا ہے اسی میں سے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ان شآء اللہ اگلی کلاس میں ہم لوگ مشق نمبر 1 کریں گے۔
شکریہ

Rubab
06-05-2011, 04:46 AM
وعلیکم السلام عامر بھائی

حاضر تو ہوں۔۔ لیکن گزشتہ دو دنوں کے واقعات نے بالکل گھما کے رکھ دیا ہے۔۔ اسباق کی مشق ضرور کرائیں اسی سے سبق پختہ ہوگا۔۔

Rubab
06-05-2011, 04:48 AM
کل کتنے اسباق ہوں گے۔

Rubab
06-05-2011, 04:52 AM
مجھے تو کوئی اندازہ نہیں کہ مشق میں کیا ہوگا۔۔ اور وہ ہم سے ہو بھی پائے گی یا نہیں۔۔۔۔

سبق بھی ساتھ ہی دے دیں۔

Aamir Jahan
06-05-2011, 05:04 AM
مجھے تو کوئی اندازہ نہیں کہ مشق میں کیا ہوگا۔۔ اور وہ ہم سے ہو بھی پائے گی یا نہیں۔۔۔۔

سبق بھی ساتھ ہی دے دیں۔

سوری میں آپ کا سوال سمجھ نہیں پایا تھا پہلے۔ آپ نے کل یعنی ٹوٹل اسباق کا پوچھا تھا۔ کل اسباق 36 ہیں۔ اس کے بعد ہم لوگ ان شآء اللہ قرآن کا ترجمہ کرنا شروع کر دیں گے اور پہلے سیپارے یعنی الم سے شروع کریں گے۔ یہ 36 مکمل اسباق کرنے کے بعد ان شآء اللہ آپ لوگ بآسانی قرآن کا ترجمہ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

اور کل صرف مشق ہی کریں گے۔ زیادہ مشکل نہیں ہو گی۔ جو پڑھا ہے اسی کے مطابق ہو گا

Lalarukh1
06-05-2011, 05:16 AM
میں بھی یہ کلاسز لینا چاہتی ہوں، لیکن مجھے تیسرا سبق نظر نہیں آیا۔ اور عامر بھائی میرے خیال سے آپ تھوڑا آہستہ چلیں ایک سبق کے کم از کم دو دن تو دیں کیونکہ مجھے بہت کم وقت ملتا ہے نیٹ استعمال کرنے کا تو ذرا مشکل ہوگی۔

Aamir Jahan
06-05-2011, 05:22 AM
میں بھی یہ کلاسز لینا چاہتی ہوں، لیکن مجھے تیسرا سبق نظر نہیں آیا۔ اور عامر بھائی میرے خیال سے آپ تھوڑا آہستہ چلیں ایک سبق کے کم از کم دو دن تو دیں کیونکہ مجھے بہت کم وقت ملتا ہے نیٹ استعمال کرنے کا تو ذرا مشکل ہوگی۔

سس دوبارہ کوشش کیجئے۔ پیج ریفریش کیجئے۔ ان شآء اللہ سبق نمبر تین نظر آجائے گا۔ ہر سبق کا الگ الگ تھریڈ بنایا گیا ہے۔ اور آپ لوگ بتا دیں کہ ہفتے میں پانچ دن رکھ لیتے ہیں کلاسز تاکہ اگر کوئی بہن یا بھائی مصروفیت کی بنا پر نہیں آ سکتے تو ویک اینڈ پر وہ کور کر سکتے ہیں۔ کیا خیال ہے اس بارے میں؟ کہ ہفتے میں کتنے دن ہوں اور کتنی کلاسز ویک ڈیز میں ہوں اور کتنی ویک اینڈز میں ؟

دانیہ
06-05-2011, 05:49 AM
me dania In sha Allah

Lalarukh1
06-05-2011, 06:25 AM
جی یہ بہتر رہے گا سب سے مشورہ کر لیں۔ آہستہ آہستہ کرینگے تو سمجھ بھی اچھا آئیگا اور یاد بھی رہے گا۔ جلدی میں شاید اتنا چھی طرح یہ کورس نہ ہو سکے۔ میرے خیال سے ایک دن چھوڑ کے ایک دن کلاس ہونی چاہئیے۔ اسطرح ویک ڈیز یا ویک اینڈ کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ باقی
جو سب چاہیں۔

اور تیسرا لیکچر مجھے نظر نہیں آیا شاید آپ نے دوسرا لیکچر دو بار پوسٹ کر دیا ہے کیونکہ وہاں دوسرا سبق دو بار ہے۔

KishTaj
06-05-2011, 07:35 AM
السلامُ علیکم سر
میں نے بھی یہ کلاسز لینا ہے۔۔۔ امید ہے داخلہ ہو ہی جائے گا۔
ویسے پورے ہفتے میں تین لیکچرز کافی ہوں گے نا شاید۔~۔

IbneRushd
06-05-2011, 07:58 AM
اسلام علیکم،
پلیز میرا نام بھی ایڈ کرلیں۔
شکریہ

فائزہ صدف
06-05-2011, 02:44 PM
میرا بھی نام لکھ لیں

Aamir Jahan
06-05-2011, 10:34 PM
جی یہ بہتر رہے گا سب سے مشورہ کر لیں۔ آہستہ آہستہ کرینگے تو سمجھ بھی اچھا آئیگا اور یاد بھی رہے گا۔ جلدی میں شاید اتنا چھی طرح یہ کورس نہ ہو سکے۔ میرے خیال سے ایک دن چھوڑ کے ایک دن کلاس ہونی چاہئیے۔ اسطرح ویک ڈیز یا ویک اینڈ کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ باقی
جو سب چاہیں۔

اور تیسرا لیکچر مجھے نظر نہیں آیا شاید آپ نے دوسرا لیکچر دو بار پوسٹ کر دیا ہے کیونکہ وہاں دوسرا سبق دو بار ہے۔

جی بہتر۔ ایک دن چھوڑ کے شروع کرتے ہیں یہ کلاسز اب۔ اور تیسرا لیکچر نظر نہیں آ رہا آپ کو۔ آپ یوں کیجئے ناں کہ Hall # 3 میں جا کر فہرست دیکھ لیں کلاسز کی۔ ہر لیکچر کی الگ الگ کلاس ہے۔

Aamir Jahan
06-05-2011, 10:36 PM
کل صبح تک میں ان شآء اللہ پہلی مشق پوسٹ کر دوں گا۔ اتنی دیر میں آپ لوگ پہلے تین اسباق اچھی طرح یاد کر لیں۔ شکریہ

Sara
07-05-2011, 12:05 AM
میرا نام کیوں نہیں ہے۔۔۔۔میں نے تو کل سے ہی کہا تھا ۔۔۔مجھے بھی انرول کر لیں۔۔۔۔انشااللہ ہم جلد از جلد قرآن کا ترجمہ سیکھ جائیں۔

Amir Shahzad
07-05-2011, 12:09 AM
عامر بھائی میرا نام بھی لکھ لیں جلدی سے :)

Nesma
07-05-2011, 12:17 AM
السلام علیکم

میرا نام بھی شامل کر لیں

اور پلیز پہلی مشق بھی ایک دو دن بعد پوسٹ کیجئے گا
~~~

Aamir Jahan
07-05-2011, 12:44 AM
میرا نام کیوں نہیں ہے۔۔۔۔میں نے تو کل سے ہی کہا تھا ۔۔۔مجھے بھی انرول کر لیں۔۔۔۔انشااللہ ہم جلد از جلد قرآن کا ترجمہ سیکھ جائیں۔

سوری سس۔ اب کر لیا ہے انرول۔ ان شآء اللہ

Aamir Jahan
07-05-2011, 12:46 AM
السلام علیکم

میرا نام بھی شامل کر لیں

اور پلیز پہلی مشق بھی ایک دو دن بعد پوسٹ کیجئے گا
~~~

ہممم سس کل کروں گا ان شآء اللہ۔ اور آپ فکر نہ کریں۔ آپ ایک دن بعد مشق حل کر کے بھجوا دینا مجھے

Fatima Noor
08-05-2011, 03:47 AM
میرا نام بھی شامل کر لیں۔۔۔

anadil
10-05-2011, 04:06 AM
وعلیکم سلام
میرا نام بھی شامل کرلیں

HumairaCh
10-05-2011, 05:34 PM
وعلیکم سلام
میرا نام بھی شامل کرلیں
کیا لیٹ کمرز کو داخلہ مل سکتا ہے۔

Aamir Jahan
10-05-2011, 08:38 PM
وعلیکم سلام
میرا نام بھی شامل کرلیں
کیا لیٹ کمرز کو داخلہ مل سکتا ہے۔


جی ضرور ان شآء اللہ

saqib rao
11-05-2011, 02:59 PM
me Saqib ...Bohat Acha kam hai Allah aap ko jzzaa day :)

Aamir Jahan
28-05-2011, 03:20 PM
السلام علیکم۔ کلاسز دوبارہ سے شروع ہو گئی ہیں۔ آج سے ان شآء اللہ دوبارہ سبق پوسٹ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ السلام علیکم

Aamir Jahan
13-06-2011, 08:53 PM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ کیسے ہیں سب؟ آج کل میری امی جان لاھور آئی ہوئی ہیں اس لیے مجھے آن لائن آنے کا وقت نہیں مل رہا۔ اب کل انہیں لے کر واپس گھر جا رہا ہوں۔ پھر وہاں تین دن رکنے کے بعد اسلام آباد اور پھر لاھور واپسی۔ ان شآء اللہ پوری کوشش ہے کہ وہاں پر رہتے ہوئے اگلے اسباق اپ لوڈ کر دوں۔ اور اب مشق نمبر دو پوسٹ کرنی ہیں اور ساتھ میں مشق نمبر ۱ کے درست جوابات۔ یہ دونوں ان شآء اللہ ایک ساتھ ہی پوسٹ کروں گا۔ فی امان اللہ۔
عامر جہان