PDA

View Full Version : آئیے ترجمہٴ قرآن سیکھیے

Aamir Jahan
04-05-2011, 10:19 PM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کچھ ممبرز یہاں پر عربی کی کلاسز لینا چاہ رہےتھے۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ عربی کس مقصد کے لیے سیکھنا چاہ رہے ہیں تو جواب دیا گیا کہ قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے عربی سیکھنا چاہ رہے ہیں۔ تو اس سلسلے میں میرےپاس کچھ مواد موجود تھا جس کی وجہ سے مجھے بھی قرآن مجید کو سمجھنے میں بہت مدد ملی ہے۔ تو میں اب آپ لوگوں سے بھی وہ شئیر کرنا چاہ رہا ہوں۔ امید ہے کہ آپ لوگوں کو بھی ان شآء اللہ اس سے فائدہ ضرور ہو گا۔ آج کل ہم پر جو مصیبتیں آ رہی ہیں اس کی ایک وجہ شاید یہ بھی ہے کہ ہم نے قرآن کو پڑھنا، سمجھنا اور اس پر عمل کرنا چھوڑ رکھا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ اس کو سمجھ کر آپ لوگ کچھ عرصے تک قرآن کو سمجھنا شروع ہو جائیں گے اور اس کے بعد مزید کچھ مواد شئیر کرنے کے بعد آپ لوگ خود سے قرآن کا ترجمہ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ ان شآء اللہ۔ اللہ تعالی ہم سب کو قرآن پڑھنے، اسےسمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

نوٹ:-
۱- روز کی بنیاد پر ایک سبق اپ لوڈ کیا جائے گا اور ساتھ ساتھ مشقیں بھی دی جائیں گی۔ آپ لوگ وہ مشقیں حل کر کے مجھے پی ایم کر سکتے ہیں۔ شکریہ۔
۲- پلیز یہاں پر پوسٹ کرتے وقت اپنے سگنیچرز آف رکھیے۔، جو لوگ پہلے پوسٹ کر چکے ہیں وہ لوگ اپنی پوسٹ کو ایڈیٹ کر کے ڈس ایبل کر سکتے ہیں۔ شکریہ
عامر جہان

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

Aamir Jahan
04-05-2011, 10:21 PM
http://i1084.photobucket.com/albums/j410/Aamir_Jahan/Miftah%20ul%20Quran/1.gif
http://i1084.photobucket.com/albums/j410/Aamir_Jahan/Miftah%20ul%20Quran/2-1.jpg
http://i1084.photobucket.com/albums/j410/Aamir_Jahan/Miftah%20ul%20Quran/4.jpg

Sara
04-05-2011, 10:35 PM
plz post more.....its very helpful.

Aamir Jahan
04-05-2011, 10:40 PM
plz post more.....its very helpful.

سس۔ یہ پہلا سبق تھا۔ کل ان شآء اللہ اگلا سبق پوسٹ کروں گا۔

Rubab
04-05-2011, 10:55 PM
بس اتنا سا۔۔۔؟

میں بھی مزید کا انتظار کر رہی تھی۔۔

چلیں یہ بھی ٹھیک ہے۔ اس کو ہی تیار کرتے ہیں۔

جزاک اللہ۔

اسماء
04-05-2011, 11:39 PM
بہتتتتتتتتت بہتتت شکریہ عامر بھائی۔۔ بہتت اچھی کوشش ہے۔۔
اللہ آپ کو اس کا بہت اجر دے۔۔آمین

محمد عمار
04-05-2011, 11:53 PM
جزاک اللہ

بہت بہت شکریہ

Aamir Jahan
05-05-2011, 04:56 AM
سبق نمبر 2 کے لیے یہ (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=89681) لنک ملاحظہ کیجئے۔ شکریہ

Aamir Jahan
05-05-2011, 04:58 AM
سبق نمبر 2 کے لیے یہ (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=89681) لنک ملاحظہ کیجئے۔ شکریہ

جیا آپی
05-05-2011, 09:45 AM
جزاک اللہ عامر بہت ہی اچھا کام کیا آپ نے۔۔

جیا آپی
05-05-2011, 09:45 AM
اللہ آپ کو اس کا بہت اجر دے۔۔آمین

Trueman
05-05-2011, 03:04 PM
جزاک اللہ عامر بھیا ۔
اگر ہر سبق نئے ٹاپک میں پیسٹ کرتے جائیں تو باقاعدگی سے کلاس لینے اور اسے ڈھونڈے میں آسانی رہے گی ۔

Faaizaa
05-05-2011, 03:12 PM
بھتتتتتتتتتتتتتت دعا آپکے لئے،،مگر کھنا چاھتی ھون کہ کچھ ایسا کریں کہ ھم صرف ترتیب سے پڑھ سکیں ،،،یعنی کوئ بھی کچھ نہ لکھے تا کہ آپ کو بھی پوسٹ کرنے میں آسانی ھو ،،،اور ھم پرنٹ لے کہ مزید پڑھ سکیں ،،،،،،،،،،ایک ترتیب بھی رھے گی

Aamir Jahan
05-05-2011, 09:26 PM
جزاک اللہ عامر بھیا ۔
اگر ہر سبق نئے ٹاپک میں پیسٹ کرتے جائیں تو باقاعدگی سے کلاس لینے اور اسے ڈھونڈے میں آسانی رہے گی ۔

بھتتتتتتتتتتتتتت دعا آپکے لئے،،مگر کھنا چاھتی ھون کہ کچھ ایسا کریں کہ ھم صرف ترتیب سے پڑھ سکیں ،،،یعنی کوئ بھی کچھ نہ لکھے تا کہ آپ کو بھی پوسٹ کرنے میں آسانی ھو ،،،اور ھم پرنٹ لے کہ مزید پڑھ سکیں ،،،،،،،،،،ایک ترتیب بھی رھے گی

شکریہ آپ کے کہنے کا مطلب کہ ہر نیا سبق ایک نئے تھریڈ کے ساتھ پیش کیا جائے اور اس میں مزید پوسٹس نہ کیے جائیں۔ اس کے علاوہ اگر کسی کو کچھ پوچھنا ہو تو وہ ایک الگ تھریڈ میں پوچھا جا سکتا ہے؟ سبق نمبر کا حوالہ دے کر؟

Trueman
05-05-2011, 09:29 PM
شکریہ آپ کے کہنے کا مطلب کہ ہر نیا سبق ایک نئے تھریڈ کے ساتھ پیش کیا جائے اور اس میں مزید پوسٹس نہ کیے جائیں۔ اس کے علاوہ اگر کسی کو کچھ پوچھنا ہو تو وہ ایک الگ تھریڈ میں پوچھا جا سکتا ہے؟ سبق نمبر کا حوالہ دے کر؟

بھیا میرا مطلب یہ کہ ہر سبق نئے ٹاپک میں ہو ۔اس سے فہرست وغیرہ بنانے میں آسانی رہے گی ۔جبکہ کلاس کو پڑھنے میں بھی آسانی ہوگی ۔جبکہ سبق کے حوالے سے جو بھی پوچھنا ہو وہ کلاس کی پہلی مسلسل پوسٹ کے بعد اسی ٹاپک میں پوچھا جاسکتا ہے ۔
اس سے ہٹ کر اگر ایک ہی ٹاپک میں سبق ہوں تو خاص سبق کی پوسٹ تلاش کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے ۔

Aamir Jahan
05-05-2011, 09:37 PM

اوکے میں نیا تھریڈ بنا کر ایڈیٹ کر دیتا ہوں یہاں پر

Diya
05-05-2011, 09:55 PM
جزاک اللہ عامر بھائی، بہتتت ہی اچھی کوشش ہے :)۔

Aamir Jahan
05-05-2011, 10:03 PM
حیاکم اللہ۔ بہت بہت شکریہ سب کا۔ بس دعا کیجئے گا کہ مستقل مزاجی سے پوسٹنگ جاری رہے

Aamir Jahan
06-05-2011, 04:08 AM
تیسرا لیکچر پوسٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد ان شآء اللہ پہلی مشق کی جائے گی۔ خوب اچھی طرح پڑھ کر تیاری کریے گا

Ameera
07-05-2011, 01:17 PM
جزاک اللہ۔بہت اچھی کوشش ہے۔میں بھی جوائن کر رہی ہوں۔ابھی پہلا سبق پڑھ کر اسے سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔آپ کے لیے کچھ پوائنٹس۔

Tashfin
08-05-2011, 11:04 AM
تیسرا لیکچر پوسٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد ان شآء اللہ پہلی مشق کی جائے گی۔ خوب اچھی طرح پڑھ کر تیاری کریے گا

عامر تیسرا لکچر کہاں ھے نظر نہین اٌ رھا ماشاٌاللہ بہت عمدہ کاوش ھے لیکن اس کو مستقل مذاجی سے جاری رکھے گا اللہ تعالی اٌپ کو ھمت اور توفیق دے(اٌمین)

Aamir Jahan
08-05-2011, 04:26 PM
عامر تیسرا لکچر کہاں ھے نظر نہین اٌ رھا ماشاٌاللہ بہت عمدہ کاوش ھے لیکن اس کو مستقل مذاجی سے جاری رکھے گا اللہ تعالی اٌپ کو ھمت اور توفیق دے(اٌمین)

آمین۔ سسٹر تیسرا لیکچر یہ ہے

http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=89698

Rubab
17-05-2011, 03:34 AM
چوتھا لیکچر۔۔۔ ٹیچر جی؟

HumairaCh
17-05-2011, 07:36 PM
کیا اس کلاس کا حال پھی ون اردو ینور سٹی کی پہلی کلاسوں جیسا ہی ہونے والا ہے

Aamir Jahan
17-05-2011, 10:24 PM
کیا اس کلاس کا حال پھی ون اردو ینور سٹی کی پہلی کلاسوں جیسا ہی ہونے والا ہے
ہر گز نہیں۔ اللہ نہ کرے۔

چوتھا لیکچر۔۔۔ ٹیچر جی؟
سمارا سس۔ بس ان شآء اللہ آج رات ہی کرتا ہوں دونوں۔ مطلب مشق نمبر ۱ کا حل اور چوتھا سبق۔ آج پورے پنجاب میں بدترین لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ ہر دو گھنٹے کے لیے لائٹ جا رہی ہے اور ایک پورا گھنٹہ بھی نہیں رہتی۔ بس آج رات ان شآء اللہ پوسٹ کرتا ہوں۔

Aamir Jahan
28-05-2011, 03:07 PM
السلام علیکم۔ آج سے کلاسز دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔ شکریہ

سلمان سلّو
06-06-2011, 03:12 AM
جزاک اللہ خیر عامر بھائی۔۔۔بہت عمدہ سلسلہ شروع کر رکھا ہے براہ مہربانی اس سلسلے کو مستقل مزاجی سے جاری رکھیں ۔۔۔اگر کلاس یا نیا لیسن کہی اور پوسٹ کرنا ہو تو براہ مہربانی اس کا لنک دے دیا کریں۔۔۔

Aamir Jahan
06-06-2011, 02:21 PM
جزاک اللہ خیر عامر بھائی۔۔۔بہت عمدہ سلسلہ شروع کر رکھا ہے براہ مہربانی اس سلسلے کو مستقل مزاجی سے جاری رکھیں ۔۔۔اگر کلاس یا نیا لیسن کہی اور پوسٹ کرنا ہو تو براہ مہربانی اس کا لنک دے دیا کریں۔۔۔

حیاکم اللہ۔ جی سلمان بھائی۔ اس (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=89686) تھریڈ میں تمام لیکچرز / کلاسز کے لنکس دیے گئے ہیں۔