PDA

View Full Version : نادم (نون الف) بھائی کا انٹرویو۔

KishTaj
16-04-2011, 06:56 PM
السلامُ علیکم
معزز ممبران! امید ہے کہ آپ سب بخیر ہونگے۔
ہم نے آج تھینکس والے بھیا یعنی نادم یعنی کہ نون الف یعنی کہ ندیم اختر بھائی کو پکڑنے کی ٹھانی ہے۔۔;d;d۔۔ تو پھر کیا خیال ہے؟؟؟
بغیر بتائے گھیرے جانے پر نادم بھائی کی نادم سی اسمائلی دیکھنے کی منتظر اسمائلی۔
ابھی کچھ دیر میں سوالات کے گولے داغنے شروع کرنے والی اسمائلی;d;d۔

KishTaj
16-04-2011, 07:00 PM
آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟

KishTaj
16-04-2011, 07:00 PM
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

KishTaj
16-04-2011, 07:01 PM
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟

KishTaj
16-04-2011, 07:01 PM
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟

KishTaj
16-04-2011, 07:01 PM
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟

KishTaj
16-04-2011, 07:02 PM
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟

KishTaj
16-04-2011, 07:02 PM
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

KishTaj
16-04-2011, 07:02 PM
ون اردو پر کیسے آئے؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

KishTaj
16-04-2011, 07:02 PM
بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟

KishTaj
16-04-2011, 07:03 PM
زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

KishTaj
16-04-2011, 07:47 PM
جواب کب تک دے رہے ہیں بھائی؟ ۔۔۔
ابھی مجھے ایک اہم سوال بھی پوچھنا ہے کہ ہر پوسٹ پر تھینکنے کی وجہ کیا ہے;d۔

Prince Ijaz
16-04-2011, 08:15 PM
الف نون بھائی، آجائیں میدان میں۔ دیکھتے ہیں کہ آپ میں کتنا ہے دم۔

Smiling Eyes
16-04-2011, 08:20 PM
وعلیکم السلام

اوہ کُول ! ویٹنگ فور اینسرز

ویلکم نادم بھائی

http://freepages.genealogy.rootsweb.ancestry.com/%7Esmschlack/flowrwel.jpg

Diya
16-04-2011, 10:14 PM
السلامُ علیکم
معزز ممبران! امید ہے کہ آپ سب بخیر ہونگے۔
ہم نے آج تھینکس والے بھیا یعنی نادم یعنی کہ نون الف یعنی کہ ندیم اختر بھائی کو پکڑنے کی ٹھانی ہے۔۔;d;d۔۔ تو پھر کیا خیال ہے؟؟؟[/COLOR][/SIZE][/FONT]

وعلیکم السلام۔
پوائنٹی شکریہ کش اس انٹرویو کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنے پر۔:)
اسی طرح کسی وقت غالب بھائی کو بھی گھیر لینا۔;)

عام فہم جوابات کی امید کرتی ہوئی سمائیلی۔:p

Maria Masood
16-04-2011, 10:50 PM
ارےےے واہ ندیم بھیا کا انٹر ویووووووووووو۔۔۔۔۔۔۔
جلدی سے جواب دیں بھئ انتظار ہے جوابات کا۔۔۔۔اور یقینا جوابات بھی آپ کے تبصروں کی طرح مزے دار ہونگے;d

علیش
16-04-2011, 11:59 PM
السلامُ علیکم
معزز ممبران! امید ہے کہ آپ سب بخیر ہونگے۔
ہم نے آج تھینکس والے بھیا یعنی نادم یعنی کہ نون الف یعنی کہ ندیم اختر بھائی کو پکڑنے کی ٹھانی ہے۔۔تو پھر کیا خیال ہے؟؟؟
بغیر بتائے گھیرے جانے پر نادم بھائی کی نادم سی اسمائلی دیکھنے کی منتظر اسمائلی۔
ابھی کچھ دیر میں سوالات کے گولے داغنے شروع کرنے والی اسمائلی
وعلیکم السلام۔
آہاااااا مزہ آنے والا ہے۔
تھینک یو سووووووووو مچ شونا۔ ندیم بھائی کو بھی پکڑا گیا ورنہ ان کا انٹرویو پڑھنا تو ایک خواب بنتا جا رہا تھا۔;d
ندیم بھائی ڈفرنٹ فلیورز کے دماغ تیار رکھیں انتظار ہے مجھے اسی حساب سے سوال آئیں گے میری طرف سے۔;d

وعلیکم السلام۔
پوائنٹی شکریہ کش اس انٹرویو کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنے پر۔:)
اسی طرح کسی وقت غالب بھائی کو بھی گھیر لینا۔

عام فہم جوابات کی امید کرتی ہوئی سمائیلی۔:p

ہاہاہاہاہا واہ دیا آپی میرے دماغ کی آواز سن لی آپ نے;d

علیش
17-04-2011, 12:01 AM
نوٹ:
کش شونا دو اور ممبرز بھی ہیں۔
ایک کا ذکر تو دیا آپی نے کیا مطلب غالب بھائی اور دوسرا وہی ممبر ہے جس نے ان ذکر کیا;d;d
پلیززززززززز ان دونوں کا بھی انٹرویو جلدی کروانا ۔;):p

Diya
17-04-2011, 12:03 AM
وعلیکم السلام۔
آہاااااا مزہ آنے والا ہے۔
تھینک یو سووووووووو مچ شونا۔ ندیم بھائی کو بھی پکڑا گیا ورنہ ان کا انٹرویو پڑھنا تو ایک خواب بنتا جا رہا تھا۔;d
ندیم بھائی ڈفرنٹ فلیورز کے دماغ تیار رکھیں انتظار ہے مجھے اسی حساب سے سوال آئیں گے میری طرف سے۔;d

ہاہاہاہاہا واہ دیا آپی میرے دماغ کی آواز سن لی آپ نے;d

یہاں کیا آئس کریم بھی ملے گی؟;d

علیش
17-04-2011, 12:06 AM
یہاں کیا آئس کریم بھی ملے گی؟;d

اب اسے گپ شپ والا تھریڈ بنانے کے لیے گستاخی معاف کش۔~;d
وہ کیا ہے کہ ندیم بھائی کا دماغ کافی فلیورز میں ہے تو کھانے کو ملے گا۔;d

Naadim!
17-04-2011, 11:45 AM
السلامُ علیکم
معزز ممبران! امید ہے کہ آپ سب بخیر ہونگے۔
ہم نے آج تھینکس والے بھیا یعنی نادم یعنی کہ نون الف یعنی کہ ندیم اختر بھائی کو پکڑنے کی ٹھانی ہے۔۔;۔۔ تو پھر کیا خیال ہے؟
بغیر بتائے گھیرے جانے پر نادم بھائی کی نادم سی اسمائلی دیکھنے کی منتظر اسمائلی۔
ابھی کچھ دیر میں سوالات کے گولے داغنے شروع کرنے والی اسمائلی۔

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ومغفرتہ کشمش بہنا :)

آپ کا اندازہ خیر سے بالکل درست ہے۔ ہم سب بفضلہ تعالٰی بالکل بخیریت ہیں اور خداوند کریم سے آپ کی بمع اہل و اقارب خیریت نیک مطلوب و مقصود ہے۔ ;d

دیگر احوال یہ کہ چونکہ کش بہنا نے انٹرویو لینے کی ٹھان ہی لی ہے تو تھینکس والے بھیا عرف نادم یعنی کہ نون الف یعنی کہ ندیم بھائی بھی بصد خوشی اس ٹھان کا مان رکھنے کو حاضر ہیں۔ 8)

KishTaj
17-04-2011, 01:11 PM

آپ سے یہی امید تھی بھائی۔ ہاہاہاہا۔
شکریہ ،نوازش، تشکر اور تھینکس وغیرہ آپ کی نذر، پوائنٹس بعد میں:p۔

KishTaj
17-04-2011, 01:12 PM
نوٹ:
کش شونا دو اور ممبرز بھی ہیں۔
ایک کا ذکر تو دیا آپی نے کیا مطلب غالب بھائی اور دوسرا وہی ممبر ہے جس نے ان ذکر کیا;d;d
پلیززززززززز ان دونوں کا بھی انٹرویو جلدی کروانا ۔;):p
ارے میری شونا تم کہو اور میں نہ کردوں، ایسا ہو سکتا ہے کیا؟;)۔
فرمائش نوٹ کرلی گئی۔
ہی ہی ہی ہی

Naadim!
17-04-2011, 02:31 PM
آپ کا پورا نام؟

سید ندیم اختر

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟

اکتیس سال سے زیادہ۔ بتیس سال سے کم۔

آپکی تعلیم کتنی ہے؟

انڈر گریجویٹ۔ گریجویٹ ہونے کی کوششوں کی داستان پطرس بخاری کے ہوسٹل میں پڑھنا سے کچھ خاص مختلف اور کم المناک نہیں ہے۔ کچھ دن پہلے ایک نئے عزم کے ساتھ دوبارہ کوشش شروع کی ہے۔ سب پڑھنے والوں سے دعا کی درخواست ہے۔

کونسے ادیب پسند ہیں؟

سب سے زیادہ یوسفی صاحب جن کی چاروں کتب بار بار پڑھنے پر بھی ہمیشہ پہلے سے زیادہ مزہ دیتی ہیں۔ انشا جی کے معاملے میں بھی کم و بیش یہی عالم ہے۔ باقی سب ان کے بعد آتے ہیں۔ انگریزی نثر پڑھنے اور سمجھنے کا شوق ہوا ہے کچھ عرصے سے لیکن اب تک جے کے راولنگ اور ڈین براون سے آگے نہیں بڑھ پایا۔

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟

دکان داری۔ کمپیوٹر خریدتا بیچتا اور مرمت کرتا ہوں۔ گلی محلے کی دکان ہے جہاں سے ہم علاقے کے لوگوں کو نیٹ سروس بھی فراہم کرتے ہیں۔ یا یوں کہہ لیں کہ فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پس کہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا!

کہاں رہتے ہیں؟

گھر میں۔ گھر ملیر میں ہے، ملیر کراچی میں، کراچی سندھ میں اور سندھ پاکستان میں۔ پاکستان کا محل وقوع، تاریخ، جغرافیہ، ماضی، حال اور حال سے بے حالی جاننے کے لیے گوگل انکل سے رابطہ کریں۔ شکریہ۔

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟

میری امی، میرے ابو، میرے بھائی، میری بہن اور میں۔

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟

ایک منٹ، ذرا گننے دیں مجھے۔ اچھا جی ایک تو ہوا میں خود، ، پھر ہوئی ایک بہن جس کی خیر سے شادی ہوگئی۔ ٹھیک ہے نا۔ اس کے بعد ایک بھائی، پھر ایک اور بھائی۔ یہ ہوگئے تینوں بھائی پورے۔ زبردست۔ باقی کون بچا؟ ہاں۔ ایک بہن اور بھی تو ہے سب سے چھوٹی۔ رکیں ذرا، میں پھر سے گن لوں۔ میں، مجھ سے چھوٹی بہن، اس کے بعد دو بھائی اور پھر ایک اور بہن۔ ہاں جی ٹھیک ہے۔ آگئی سمجھ ۔ تو پانچ بھائی بہن ہیں ہم لوگ۔ ماشااللہ ماشااللہ۔

KishTaj
17-04-2011, 02:46 PM
بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت تتتتتتتتتتتتتتتتتتتت عمدہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ
نمبر ون ہو شاید اس سال کا ہاہاہاہا
شکریہ شکریہ شکریہ شکریہ
ہنسی روک کر تبصرہ کرنے والی اسمائلی

Naadim!
17-04-2011, 04:19 PM
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟

خوابوں کی دنیا میں۔

خوابوں کی دنیا جو کتنی حسیں اور کیسی رنگیں ہے
خوابوں کی دنیا جو کہنے کو ہے پر کہیں بھی نہیں ہے

گھر میں ہوتے ہیں جناب یا پھر دکان میں۔ ہفتے میں دو تین چکر بازار کے لگ جاتے ہیں۔ کبھی کبھی مارے باندھے تبلیغ میں بھی وقت لگا لیتے ہیں۔ کام کے حق اور سچ ہونے میں ذرہ برابر شبہ نہیں مگر ابھی طبیعت ادھر آنا شروع نہیں ہوئی۔

کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

او نئیں جی۔ جو بیت گیا سو بیت گیا۔ بہت کچھ اچھا بھی ہوتا رہا تو کچھ اس کے برعکس بھی۔ مگر ہر دور کے اپنے مزے، اپنا چارم ہوتا ہے۔ بولے تو اگر کوئی ایک ہی دور ٹھہر جائے یا ایک ہی طرح کے حالات لوٹ کر آتے رہیں تو باقی کے تجربات کہاں سے ملیں گے؟

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

صرف اور صرف اللہ ج کا کرم ۔ وہ جسے جو کچھ دینے کا ارادہ فرماتے ہیں وہ بغیر اسباب، ذرائع اور وسیلوں کے بھی عطا فرمانے پر قادر ہیں۔ لیکن چونکہ اللہ ج کا ارادہ انسان پر کھلا ہوا نہیں ہے اور اسے سعی(کوشش) کا مکلف بھی کیا گیا ہے اسلیے ہم جس چیز کے خواہش مند ہوں اس کے حصول کے لیے اخلاص کے ساتھ محنت ضرور کرنی چاہیے۔

آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟

ستاروں پر پکا یقین ہے کیونکہ بچپن سے ہر شب آسمان پر لاکھوں کی تعداد میں ٹمٹماتے ہوئے دیکھتا ہوں۔ ہاں ان کے تقدیر کے معاملات میں عمل دخل پر اقبال رحمتہ اللہ علیہ کا ہم خیال ہوں

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟

پہلے بہت زیادہ تھی۔ اب اتنی نہیں رہی۔ دل کو جلانا ہم نے چھوڑ دیا چھوڑ دیا۔

اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟

ایکسپریس۔ سرخیاں اور پھر کالمز۔ پسندیدہ کالم نگاروں کی تعداد اچھی خاصی ہے۔ اس کے علاوہ بی بی سی اردو کی ویب سائٹ بھی کبھی کبھی نظر سے گزرتی ہے اگرچہ کہ زیادہ تر ان کے نقطہ نظر سے اختلاف ہی رہتا ہے۔

کتنے مذہبی ہیں؟

ظاہر کے اعتبار سے اچھے خاصے۔ اندر بہت کمی ہے۔ اور رونا یہ ہے کہ اس کمی کو دور کرنے کی حقیقی طلب بھی پیدا نہیں ہوپارہی۔ تیرا ہوگا کیا نادم۔ اللہ ج نے خاص الخاص رحم فرمایا تو بچت ہوجائے گی ورنہ ٹھاکر تو گیو ہی گیو۔

قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا؟

ناظرہ چھ ساڑھے چھ سال میں مکمل ہوا تھا اور حفظ گیارہ۔ سمجھنے اور عمل کرنے کی کوشش کا سلسلہ آخری سانس تک جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔ اور کچھ نہیں تو ارادے کی نیکی تو مستقل ملتی رہے نا۔

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

نصابی اور غیر نصابی مطالعہ، دوستوں سے گفتگو، کبھی کبھی کسی فلم کی بہت تعریف سنی تو دیکھ لی۔ ایک طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنے، دیکھنے اور کرکٹ ریکارڈز کے متعلق جاننے کا جنون کی حد تک شوق رہا ہے۔ اب اس میں بھی کمی آتی جارہی ہے۔ چھٹتی نہیں ہے منہ کو یہ کافر لگی ہوئی والا عالم ہے۔ لکھنا لکھانا ذرا مشکل سا کام لگتا ہے مگر کبھی شوق میں اور کبھی کسی کیفیت کے زیر اثر، نظم اور نثر دونوں میں جتنا بھی لکھا ہے زیادہ تر تعریف ہوئی ہے۔ اب اسے بھی سنجیدگی اور باقاعدگی سے مشغلہ بنانے کا ارادہ ہے۔ دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہونے تک۔

Prince Ijaz
17-04-2011, 05:08 PM
بہت اعلٰی ندیم بھائی۔ اللہ خیالات کو مزید عمدگی عطا کرے۔ اور مزید نیکیاں کرنے کی اور کرانے کی توفیق عطا کرے۔ اگر آپ یقین کریں تو کچھ مجھ سے ملتے جلتے خیالات ہیں ابھی تک۔

Naadim!
17-04-2011, 08:59 PM
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟

ذریعہ روزگار کے اعتبار سے جو پہلی فیلڈ چنی تھی، اسے بارہ سال سے مستقل مزاجی سے اپنا رکھا ہے۔ اس دوران بہت اچھے دن بھی دیکھے اور شدید بحرانی حالات سے بھی گزرنا پڑا مگر ۔۔۔ وہ کیا کہتے ہیں مشکل اردو میں، ہاں ۔۔۔۔ پائے استقامت میں لغزش نہیں آنے پائی۔ (واہ واہ ندیم میاں۔ کیا بات ہے تمہاری)۔ ابتدا کرتے ہوئے کوئی طویل مدتی منصوبہ بندی ذہن میں نہیں تھی۔ بہرکیف، حسابِ سود و زیاں ایک طرف، اس تگ و دو میں حاصل ہونے والی سب سے قیمتی متاع اچھی ساکھ کو تصور کرتا ہوں۔

اس کے علاوہ رحمان کا بندہ بننا چاہتا ہوں اور شیطان کا چیلا بننے سے بچنا چاہتا ہوں۔ فی الوقت دونوں کے بین بین معاملہ چل رہا ہے۔

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔

اف اللہ۔ اتنا مشکل سوال :eek:

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

::)

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟

چچا غالب نہیں تھے جونسے۔ وہی وہی جو دلی میں رہتے تھے اور قرض لے کر برے برے شوق پورے کرتے تھے۔ پتہ نہیں یہ شعر انہوں نے عالم ہوش میں کہا تھا یا مدہوشی میں مگر بات بڑے پتے کی کہہ گئے۔

یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غمگسار ہوتا۔

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں

اجی ہمارے تو نام کے معانی ہی دوست کے ہیں اور ہم اس حوالے سے بڑی حد تک اسم با مسمٰی واقع ہوئے ہیں۔ بہت قریبی دوست تین چار ہیں جن کا ساتھ ہمیشہ اچھا لگتا ہے اور جن کے سامنے کچھ بھی کہتے کرتے ہوئے زیادہ آسرا کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اور دوست بنائے تھوڑی جاتے ہیں جی۔ خود ہی بن جاتے ہیں۔ آٹک میٹک۔

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟

شوقیہ نہیں البتہ ضرورت پڑنے پر جمابھی لیتے ہیں۔ ویسے مزہ بڑا آتا ہے اس کام میں۔

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟

چاہتا ہوں ذرا سستی لاپرواہی کم ہوجائے۔ دور اندیشی پیدا ہوجائے تھوڑی سی تو بھی بہت اچھا ہو۔ اور ہاں، بھولنے کی عادت۔ اس کی وجہ سے بہت کام خراب ہوتا ہے کبھی کبھی۔ خیر بادام تو کھارہا ہوں اب باقاعدگی سے۔ دیکھتے ہیں کیا فرق پڑتا ہے۔

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟

ہاں جی (یہ تکیہ کلام ہے) اور اللہ اکبر۔ اس کے علاوہ بھی ہوں گے کچھ نہ کچھ ۔ آس پڑوس والوں سے پوچھنا پڑے گا۔

کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟

گزارے لائق۔ خوبصورت لوگوں کی سرزمین پر اس حوالے سے پورا سچ بول کر وارننگ آپی سے شرف ملاقات حاصل نہیں کرنا چاہتا۔ ~

Maria Masood
18-04-2011, 04:07 AM
مزیددددددددددد جوابات کا انتظار ہے ندیم بھائی جلدی جلدی دیں نا جوابات۔۔۔۔۔
اور میرے سنجیدہ چہرے پہ جو مسکراہٹ آگئ بلکہ ایک آدھ قہقہہ بھی لگ وہ اب تک انٹرویو کا تبصرہ ہی سمجھ لیں۔۔۔۔:)

جگنو
18-04-2011, 06:58 PM
ندیم بھیا کچھ سوال میں کھڑکانے لگا ہوں۔آپ کی خاطر جلد از جلد جواب سے مطلع فرمائیں ۔شکریہ

آپ رو ٹی کونسے سالن کے ساتھ شوق سے کھاتے ہیں

آپ کی چھٹی حس کتنی تیز ہے

آپ سچ میں کتنا جھوٹ ملانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ پرسنٹ میں بتائیں

آپ سچ پرکھنے کی کتنی صلاحیت رکھتے ہیں

آپ کی نظر میں محبت کونسی پائیدار ہوتی ہے

اگر آپ کو کوئی پاگل کہے تو آپ کا جواب کیا ہوگا

ابھی فی الحال انہیں سوالوں کا جواب دیں ۔باقی سوال سوچتا ہون ۔آپ کی خاطر

Naadim!
19-04-2011, 10:50 PM
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟

کس کے گھر میں؟ اوہ اچھااپنے۔ ہممم۔ اپنے گھر میں کسی سے بھی دور نہیں۔ سبھی سے قریب ہیں۔ کرم ہے سوہنے رب کا جی۔ اب سب سے زیادہ کا سوچنے کے لیے ایک اور ہممم۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں جی ہوگیا طے۔۔۔۔۔ سب سے زیادہ اپنی سیدھی سادھی سویٹ اینڈ سوفٹ اماں جی سے قریب ہیں۔

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟

جو کرنے والی ہوتی ہیں وہ کسی سے بھی کرلیتے ہیں اور جو نہہیں کرنے والی ہوتیں وہ کھُد سے بھی نہیں کرتے۔ آئی بات سمجھ؟ نہیں آئی نا۔ اپن کو کھُد کو بھی نہیں آئی۔ چلو جی اگلا سوال دیکھتے ہیں۔

کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

آہو۔ ڈبل رول تو جی فلمی اداکاروں کو ہی زیب دیتا ہے کیونکہ ان کو اس کام کی پگھار بھی ملتی ہے۔ ہم مفت کی بدنامی کیوں اپنے سر لیں۔

ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟

نہیں ہوتے جی ناراض۔ پر کبھی کبھی ہوبھی جاتے ہیں۔ نہ ہونے کو کوئی ہمیں شوٹ کردے (آف کورس کیمرے سے) پھر بھی ناراض نہیں ہوتے، ہونے پر آئیں تو مچھر کے کاٹنے پر اس سے ناراض ہوجائیں اور تاحیات بول چال بند کردیں۔ لیکن نیت ایسے میں بھی یہی ہوتی ہے کہ اگر یہ غلطی تسلیم کرکے آئندہ ایسا نہ کرنے کا وعدہ کرے تو پھر سے ٹاکنگ ٹرمز پر آجائیں۔

ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟

دن اور موقعے پر منحصر ہے۔ کسی کسی روز صبح پہلی بار منہ کھولتے ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ آج ڈھنگ کی باتیں نکلنے کی امید کم ہے، اس دن خاموشی کو ترجیح دیتے ہیں۔ عام طور پر اپنی پسند کے موضوعات پر بولنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ پر پبلک بھی بڑی چالاک ہے۔ ہمارے سامنے ہماری پسند کے موضوع چھیڑتی ہی نہیں ہے۔ ہم خود چھیڑیں تو سب اعتراض کرنے لگتے ہیں کہ اس عمر میں اور ایسے حلیے کے ساتھ چھیڑچھاڑ جیسے کام آپ کو زیب نہیں دیتے۔ گویا حد ہے جلن ککڑے پن کی۔

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یاہوگا؟

یہ بھی منحصر ہے۔ اگر فراغت میں ایسی صورتحال پیش آئے تو کبھی کبھی حظ اٹھانے کے لیے متھا خوری کرنا شروع کردیتے ہیں۔ اگر مصروفیت کے اوقات میں کوئی کج بحثی پر اتر آئے تو ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں ٹھیک ہے جناب آپ جیت گئے۔ اب ذرا جلدی سے مٹھائی منگوالیں۔

آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا سمجھتے ہیں۔ اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟

خوش مزاج اور خشک مزاج میں سے اپنے خیال کے مطابق اول الذکر کا پلڑا بھاری ہے۔ دوسرے بھی کم از کم منہ پر تو یہی کہتے ہیں۔ پیٹھ پیچھے کچھ اور کہتے ہوں تو ہمیں کیا۔ ان کو خود ہی کو گناہ ملے گا۔ ہے نا بھئی۔

Naadim!
20-04-2011, 12:51 AM
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟

بحیثیت مضمون خاصی پسند ہے۔ ہم تو عبدالقادر حسن صاحب کا کالم کبھی کبھی اس غصے میں چھوڑ دیتے ہیں کہ انہوں نے اس کا عنوان غیر سیاسی باتیں کیوں رکھا ہے۔ لیکن اپنے اطراف میں سیاست کے نام پر جو کچھ ہوتے دیکھتے ہیں اس کا نہ کوئی آگا پیچھا سمجھ آتا ہے نہ سر پیر ۔ ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا کہا سر آنکھوں پر، مگر اپنے ہاں سیاست دین سے بہم ہو یا جدا، ہر دو حالتوں میں چنگیزی کا دوسرا نام ہے۔

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟

نہیں۔ دور تو کیا نزدیک اندیش بھی نہیں ہیں۔ اندازے لگانے سے بھی بچنے کی کوشش میں رہتے ہیں کیونکہ زیادہ تر غلط ہی نکلتے ہیں اور چار لوگوں کے بیچ کچی ہوجاتی ہے۔

مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟

اس پر تحقیق جاری ہے اور محققین حیران ہیں کہ ایک ہی جیسے حالات میں ایک سے ٹیسٹ لینے پر ہمیشہ نتیجہ مختلف کیوں آتا ہے۔ ہوتے رہو بیٹا جی حیران۔ آدمی کو سوڈیم کلورائیڈ سمجھ کر تجربات کرو گے تو ایسے ہی چکر کھاو گے۔

کتنی زبانیں جانتے ہیں؟

اردو بول لیتے ہیں، سمجھ بھی آجاتی ہے بشرطیکہ بولنے والے کا نام چودھری شجاعت نہ ہو۔ برٹش انگلش صرف پڑھ کر سمجھ آتی ہے، امریکن پڑھ اور سن کر دونوں طرح سے۔ بولنے کی دونوں میں سے کسی کی مشق نہیں ہے۔ عربی اور فارسی آسان آسان لکھی ہوں تو بنا غلط صحیح سے مطلب رکھے، کچھ نہ کچھ اپنے مطلب کا مطلب نکال لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھی، ہندی، پنجابی، بلوچی اور کبھی کبھی سرائیکی بھی اتنی سمجھ آجاتی ہیں کہ اپنے خلاف بات ہورہی ہو تو فوراً کان کھڑے ہوجاتے ہیں۔ البتہ پشتو نہ رازی۔ اگر رازی تو ویری لٹل رازی۔ سمجھو نہ رازی کے برابر رازی۔

کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟

محبت کا دعوٰی کسی سے نہیں ہے۔ شوق ساری زبانیں سیکھنے کا ہے۔ اس کے علاوہ چاند پر جانے کا بھی بڑا شوق ہے اور غالب جیسی غزل اور یوسفی جیسا مزاح لکھنے کا بھی۔ پر وہ کیا ہے نا کہ یہ سب فارغ ٹائم کے کام ہیں اور فارغ ٹائم آج کل اپن کے پاس بالکل نہیں ہے۔

کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟

جتنا وقت بغیر صابن کے ہاتھ منہ دھونے اور لباس تبدیل کرنے میں لگتا ہے۔

کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟

جان پہچان والوں میں گھل مل جاتے ہیں۔ بغیر جان پہچان والوں کو عام طور پر زیادہ فری نہیں ہونے دیتے یا پھر شاید وہی ہمیں اتنی لفٹ نہیں کراتے۔ میزبان کو کھلا چھوڑ دیتے ہیں کہ جاؤ اپنی تقریب کے صدقے عیش کرو۔

کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟

ایک تو صبح ناشتے کے بعد برش کرکے۔ پھر اپنی مچھلیوں کو چارہ ڈال کر۔ اس کے علاوہ دوستوں کو موبائل پر بلاوجہ مِس بیل دے کر بھی بہت خوشی ہوتی ہے۔

ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟

جاگتے وقت کی ٹینشنوں سے سوکر پیچھا چھڑاتے ہیں۔ سوتے میں کوئی ٹینشن آجائے، مثلاً خواب میں کوئی پاکستانی سیاستدان یا انڈین کرکٹر نظر آجائے تو فٹافٹ جاگ جاتے ہیں۔ فراغت کی ٹینشن کو مصروف ہوکر بھگاتے ہیں اور مصروفیت میں ٹینشن آجائے تو فی الفور خود کو فارغ کرلیتے ہیں۔ یعنی جو کررہے ہوتے ہیں وہ کرنا چھوڑ کر کچھ اور کرنے لگتے ہیں۔

غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟

بہت دیر سے آتا ہے اور بڑی جلدی چلا جاتا ہے۔ بڑا کام خراب ہوتا ہے اس سے۔ اکثر اوقات غصے کا بھرم قائم رکھنے کے لیے جھوٹ موٹ سنجیدہ شکل بنائے رکھنی پڑتی ہے حالانکہ غصہ کب کا اڑن چھو ہوچکا ہوتا ہے۔

غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟

ٹینشن، غصہ، اداسی، مایوسی۔۔ سب ہمارے لیے کم و بیش ایک جیسی کیفیات ہیں، مطلب ٹھیک سے اندازہ نہیں ہوپاتا کہ دراصل یہ جو دل سے یا جاں سے کچھ دھواں سا اٹھ رہا ہے یہ کس سبب سے ہے۔ تو سب کے لیے ایک ہی ہمہ صفت دافع بَلّیات نسخہ آزماتے ہیں کہ جو کچھ کررہے ہوں وہ چھوڑ کر کچھ اور کرنا شروع کردیتے ہیں۔ اس سے فرق نہ پڑے تو کوئی تیسرا کام دیکھتے ہیں ۔ پھر بھی افاقہ نہ ہو تو آخر میں حسب ضرورت ایک سے لیکر تین وقت تک کا فاقہ کرلیتے ہیں۔ عقل شریف اپنے آپ ٹھکانے پر آجاتی ہے۔

Noor-ul-Ain Sahira
20-04-2011, 12:59 AM
آئسم ۔بہت مزے کے جوابات ہی نادم جی۔۔۔;d۔ جاب کا کام کرنے کی بوریت بھی دور ہو گئی
خوش رہیں۔

mahwi
20-04-2011, 01:05 AM
سووووو فنی۔۔۔بہت مزے کا جا رہا ہے انٹرویو۔۔۔اور زبانوں والے حصے کا جواب تو بہت ہی شاندار تھا;d۔۔۔ہاہاہا;d۔۔۔کیری آن نادم بھائی:)۔۔

HJaved
20-04-2011, 02:53 AM
آپ کا پسندیدہ شعر
پسندیدہ قول
پسندیدہ عادت
پسندیدہ نصیحت
پسندیدہ جانور
پسندیدہ پرندہ

کیا کسی جانور سے کوئی سبق سیکھا؟

زندگی نے کوئی خاص سبق سکھایا ہے تو بتائیں؟

ایسا کوئی ہے جس سے دوبارہ ملنے کی آرزو نہ ہو؟

معاف کرنا پسند ہے کہ بدلہ لینا؟

کیا کہتے ہیں کہ بدلہ کس وقت لینا ضروری ہے؟

آستین میں سانپ کبھی دیکھا؟ اگر نہیں تو اچھی بات ہے اور ہاں تو کیسا فیل ہوا اور کیا تدارک کیا؟

دوست دشمن کی پہچان کر سکتے ہیں؟

کیا الفاظ اور لہجے سے انسان کی پرکھ کر سکتے ہیں؟

کیا چہرہ شناس ہیں؟

دھوکا ایک بار ہی کھاتے ہیں کہ بار بار؟

زندگی کی پہلی ترجیح کون ہے آپ کے لیے اور آخری؟

کیا کسی کے لیے زندگی قربان کر سکتے ہیں؟

سب سے پیارا تحفہ آپ کے نذدیک؟

HJaved
20-04-2011, 02:54 AM
کس قسم کے لوگ پسند ہیں؟

کس قسم کے لوگ ناپسند ہیں؟

زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ

خوفناک لمحہ

لمحہ جس نے زندگی بدل ڈالی یا اثر ڈالا

کمزور ترین لمحہ

کبھی زندگی سے بیزار ہوئے؟

کبھی موت کی خواہش ہوئی؟

امن پسند ہیں کہ لڑاکے۔

ناراض ہونا پسند ہے کہ منانا؟

اپنی غلطی مانتے ہیں کہ اڑ جاتے ہیں، ہیں جی؟

کس موضوع پر باآسانی تقریر کر سکتے ہیں۔ جھٹ دو تین لائنیں لکھ بھی ڈالیں۔

کس جانور سے ڈر لگتا ہے؟

اگر آپ کے سامنے اچانک شیر آ جائے خدانخواستہ اور آپ کے پاس صرف ڈنڈا ہو اور پاس ایک درخت تو درخت پر چڑھیں گے کہ مقابلہ کریں گے۔~

اگر بازار میں چلتے چلتے اچانک پاؤں پھسل جائے اور آپ زمین کے گلے لگ جائیں تو احساسات بیان کریں۔

HJaved
20-04-2011, 02:56 AM
زندگی کے دکھوں پر یا مشکلات پر مسکرا کے قابو پانا چاہیے یا چیخ چلا کے بھڑاس نکالنی چاہیے۔ کیا کہتے ہیں؟

کہتے ہیں کہ
زندگی زندہ دلی کا نام ہے
مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
آپ کیا کہتے ہیں؟

کسی کو کوئی بات سمجھانے کے لیے بہترین طریقہ کون سا ہے آپ کی نظر میں؟

کبھی نادان دوست سے پالا پڑا؟ اگر ہاں تو کیا کیا پھر؟ سمجھایا، چھوڑ دیا کہ سوچا سانوں کی۔ ہیں جی۔

آپ کی نظر میں عظیم انسان کسے کہا جانا چاہیے؟

آپ کی نظر میں چھوٹا کون ہے؟ عادات و اخلاق والا چھوٹا نہ کہ عمر پر، ہیں جی۔

زندگی گزارنے کے لیے بہترین حکمت عملی کیا ہے؟
سنجیدگی
شگفتگی
یا
رنجیدگی
یا
کوئی اور رائے ہو آپ کی؟

کوئی دکھ ملے تو سدا اس دکھی گھوڑے پر سوار رہتے ہیں یا کہ خوشی کا جھولا نظر آئے تو بیٹھنے میں دیر نہیں لگاتے؟ یعنی کہ ان دونوں کیفیات میں سے کس سے نکلنے میں جلدی کرتے ہیں۔

کسی فنکشن میں کھانا کھاتے وقت پلیٹ آپ کے ہاتھ سے ایک زوردار آواز کے ساتھ گر کر ٹوٹ جائے تو اس وقت کی کیفیت تو بتائیں ذرا۔~

KishTaj
20-04-2011, 06:54 PM
واؤ۔۔۔۔ زبردست۔
نادم بھائی ذرا جلدی سے واپس کمر بستہ وغیرہ ہوجائیں ، کچھ نہ ہو سکے تو بستہ ہی اٹھا لائیں کہ اس میں سے جوابات مل سکیں شاید۔
ہما آپی زبردست۔۔۔۔۔ نادم بھائی سوالات کا انتظار ہے۔

Naadim!
21-04-2011, 01:53 AM
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟

وقت سب سے پسندیدہ استاد ہے۔ دوسرے والے اساتذہ میں مختلف زمانوں (یعنی ماضی بعید، قریب، مطلق، استمراری و استعماری وغیرہ) میں مختلف حضرات و خواتین خود کو درجہ پسندیدگی پر فائز (اور فائزہ ) رکھوا چکے ہیں۔ اس حوالے سے پہلا جو نام ذہن میں آتا ہے وہ قاری عبدالقادر صاحب عفاعنہ کا ہے حالانکہ ان سے مار بھی بے حد و حساب کھائی مگر ان سے زیادہ اپنے شاگردوں کی فکر میں گھلتے اور کسی کو نہیں دیکھا۔ ملتان کے مدرسہ رحیمیہ کے بانی و منتظم کے صاحبزادے تھے۔ آخری خبریں آنے تک مدینہ منورہ میں درس و تدریس سے منسلک تھے۔ اللہ ج انہیں دنیا و آخرت کی ساری کامیابیاں عطا فرمائیں۔ آمین۔

زمانہ حال میں ہم وی یو کے توسط سے گریجویشن کے کوہ گراں کو سر کرنے کی کوشش میں ہیں اور وہاں کے سب ہی اساتذہ پسند آئے ہیں۔ یقین نہ آئے تو خود آزما کر دیکھ لیں۔ پیسے لگیں گے نہیں اس لیے واپس بھی نہیں ملیں گے۔

http://www.youtube.com/user/vu?blend=3&ob=5

کونسا مضمون پسند ہے؟

اردو، انگلش، اسلامیات، معاشرتی علوم سب اچھے لگتے ہیں۔ حساب بھی کم برا لگتا اگر اس میں الجبرا نہ ہوتا کیونکہ جی جبر کے ہم کسی بھی معاملے میں قائل نہیں ہیں۔

کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟

انٹرنیٹ کے فوائد، موبائل فون کے نقصانات، چڑیا گھر کی سیر، ایک دن (فون پر) الطاف بھائی کے ساتھ۔، پاکستان میں کبوتر بازی پر عالمی کساد بازاری کے اثرات۔۔۔ یہ اور اس طرح کے مضمون جب بھی امتحان میں لکھنے کو ملے ہم نے ہمیشہ سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟

قناعت، خوش مزاجی
Devil may care attitude

اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟

بھلکڑ پن، کسی حد تک فضول خرچ ہونا
Devil may care attitude

پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟

اجی کیا میٹھا اور کیا نمکین۔ بس حلال ہو اور مزے کا بنا ہو تو ہم حق خوردو نوش ادا کرنے میں کوتاہی نہیں کرتے۔ لیکن اگر من و سلوٰی بھی سامنے ہو تو معدے پر بساط سے بڑھ کر بوجھ ڈالنے میں احتیاط کرتے ہیں۔ کھانے پینے کے معاملے میں واقعی کوئی خاص پسند ناپسند نہیں ہے۔ جو مل جائے خوشی خوشی کھالیتے ہیں لیکن گندم مل جائے اگر تو اور زیادہ خوشی سے کھاتے ہیں۔

پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟

بہت غور و خوض کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس معاملے میں ہماری دن اور رات کی پسند میں شدید تضاد ہے۔ مثلاً سامنے والی دیوار کا پیچ کلر مصنوعی روشنی میں بالکل اچھا نہیں لگ رہا مگر دن نکلنے پر اتنا پسند آنے لگے گا کہ دل چاہے گا اگلی نائلون کی چپل ضرور اسی رنگ کی لی جائے۔ توجناب اس ایک مثال کی بنیاد پر اندازہ لگالیں کہ بندہ اس سوال کا درست جواب دینے سے عاجز ہے۔

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟

خوشبو سال میں ایک ڈیڑھ دفعہ ہی استعمال کرتے ہیں تو ٹیسٹ ڈیویلپ ہونے کی نوبت نہیں آئی۔ جھوٹ نہیں بالکل سچی بتارہے ہیں کہ دو تین مہینے ہوئے دکان میں ایک عطر فروش لڑکا آکر کہنے لگا بھائی جان ایک بالکل نئی خوشبو آئی ہے، منی بدنام ہوئی، کہیں تو ٹرائی کرواؤں۔ ایک چھوٹی والی بوتل لی تھی اس سے جو ویسی کی ویسی ہی رکھی ہوئی ہے۔ کوئی اور نام ہوتا تو شاید بھائی جان دو ایک بار لگا بھی لیتے۔

پسندیدہ لباس کونسا ہے؟

قومی لباس یعنی شلوار قمیص۔ (اب کوئی کہے کہ وہ تو شیروانی ہے تو ہم کہیں گے ہم نہیں مانتے، ہم نہیں جانتے۔ جاؤ کرلو جو کرنا ہے)۔

Naadim!
21-04-2011, 11:37 AM
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟

کیوں جی صرف دن بھر ہی کا بتا سکتے ہیں کیا، رات بھر کا بتانے سے نمبر کٹ جائیں گے۔؟ دوپہر ایک سے دو بجے کا وقت۔ ہماری گلی میں تین اسکول ہیں۔ تینوں کی چھٹی اسی دوران ہوتی ہے۔ ڈھیر سارے بچے شور شرابا کرتے ہوئے دکان کے سامنے سے گزرتے ہیں۔ بہت اچھا لگتا ہے۔

قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟

قوس قزح بہت پیاری لگتی ہے مگر نظر کم کم آتی ہے۔ شاید جندگانی میں دو تین بار ہی دیکھی ہو۔ پی این ایس سی بلڈنگ کی چھت سے سمندر کو دیکھنا بہت پسند تھا۔ وہ منظربھی آخری مرتبہ پچھلی صدی میں دیکھا تھا۔ ویسے قدرتی مناظر ہر نمونے کے پسند ہیں۔

کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟

علمِ دین کو۔

والدین کے بعدپسندیدہ رشتہ کونسا ہے

ماموں بھانجے کا

پسندیدہ شعر یا کہاوت؟

بے شمار ہیں۔

گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

ایکویریم، کتابوں کا ریک، چھوٹے بھائی کا کمپیوٹر۔

Naadim!
21-04-2011, 12:30 PM
ون اردو پر کیسے آئے؟

ایک دوست کے توسط سے۔

کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟

کمپوزنگ مشن۔ میگزین

ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی

فاطمہ سے

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟

کچھ خاص اندازہ نہیں ہے۔ اب تک کے انٹرویو سے ہمارا کچھ نہ کچھ پتہ تو چل ہی گیا ہوگا۔ جن احباب کو ہمارا مجاز شریف خود سے ملتا جلتا لگتا ہے وہ ہینڈز اپ ہوجائیں۔

ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟

ون اردو کی بدولت مابدولت نے خاصا کچھ سیکھا ہے۔ مثلاً شکریہ بٹن کو روانی اور فراوانی سے دباتے جانا۔

اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
ون اردو یکے از مشاغل ہے۔ اس سے پہلے سالہا سال کئی دیگر فورمز کی گلیاں اور چوبارے چھان پھٹک چکے ہیں لیکن معیار اور مقصدیت میں اس کا ہمسر کسی کو نہیں پایا۔

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟

آج کل تو یہ انٹرویو والا پسند آیا ہوا ہے۔ اس سے پہلے کائی میرا پسند تھا۔

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟

ہر ایک کی کئی خوبیوں (اور اکا دکا خامیوں) سے متاثر ہوں۔

یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟

اپنے کمپوزنگ گروپ کے سب ایکٹو ممبرز سے کم و بیش ساتھ ہی دوستی ہوئی تھی۔ دیگر چند احباب بھی ہیں جن سے باہمی دلچسپی کے امور پر کبھی کبھی تبادلہ شکوک و شبہات ہوتا ہے ۔ سبھی کو دوست سمجھتا ہوں۔

ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟

چونکہ ناپسند کچھ بھی نہیں ہے چنانچہ سب کا سب پسند ہے۔

کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟

نہیں۔

ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟

چیز تو یہاں ملتی نہیں ہے البتہ مکھن فراوانی سے دستیاب ہے۔ تفنن برطرف، ون اردو کی مقصدیت، ہمہ جہتی اور ماحول تینوں نے مل کر اسے ایک شاندار آئٹم بنا رکھا ہے۔ اللہ ج بری نظر سے بچائے رکھیں۔

کوثر بیگ
21-04-2011, 01:04 PM
ندیم بھائی ماشاءاللہ اتنے سلجھے ہوئے باتیں پڑھکر تو آپ کی شخصیت سے متاثر ہوئے بنا رہ نہ سکے ۔بہت اچھا انٹرویو ہورہا ہےاور ابھی ہما جاوید کے جوابات کے نمبر کا انتطار بھی کررہی ہوں

سمر
21-04-2011, 02:39 PM
بہت اچھا انٹرویو ہو رہا ہے
ندیم بھائی بہت نپے تلے جواب دے رہیں ہیں،بہت سی جگہوں پر کہہ سکتا ہوں کہ"صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں"۔
میرے بھی کچھ سوال ہیں۔

شاعری اور نثر میں کسے اہمیت دیتے ہیں؟
سیاست اور شرافت میں کیا قدر مشترک ہے؟
پاکستان میں ایک ایسا کام جو سب سے پہلے ہونا چاہیے؟
پسندیدہ سیاحتی مقام؟

Naadim!
22-04-2011, 01:32 PM
تمام احباب کا اب تک کے انٹرویو نما کو پسند کرنے کا از حد شکریہ۔ آپ سب کی یہ حوصلہ افزائی بندے کے لیے مہمیز کا کام کرکے مزید محنت پر اکسارہی ہے ;d

کش شش براہ کرم ڈرامے کا ٹیمپو سست ہونے پر غصے میں آکر اس میں ساحل بھائی کا کردار شامل مت کردیجیے گا۔ ~

کوثر بیگ
22-04-2011, 01:39 PM
بھائی جی آپ اطمینان سے انٹرویو کے جوابات پر توجہ کریں ہماری یہ بہن پوچھنے کے بعد ہاں میں جواب پا کر ہی کاروائی کرتی ہیں ہمیں آپ کے باقی جواب کا انتظار ہے تاکہ ہم بھی اپنے سوالات آپ کے آگے رکھ سکے

Naadim!
22-04-2011, 01:43 PM
بھائی جی آپ اطمینان سے انٹرویو کے جوابات پر توجہ کریں ہماری یہ بہن پوچھنے کے بعد ہاں میں جواب پا کر ہی کاروائی کرتی ہیں ہمیں آپ کے باقی جواب کا انتظار ہے تاکہ ہم بھی اپنے سوالات آپ کے آگے رکھ سکے

جو حکم آپی جی کا :) آپ کا تو پتہ ہے کہ بھائی کا خیال کرکے آسان آسان سوال ہی کریں گی 8)

Naadim!
23-04-2011, 03:27 PM
بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟

شرارتیں ہر طرح کی کیں لیکن زیادہ تر شریفوں میں شمار ہوتے رہے۔ گھروں کی گھنٹیاں بجا کر بہت بھاگے ہیں۔ کسی سے ذاتی عناد ہوتا تو اس کی گھنٹی پر ٹیپ بھی لگادیا کرتے ۔ گھر کے سامنے باغ تھا، وہاں سے آسے پاسے کے منڈے کڑیوں کے ساتھ دیوار کود کر چیکو، جنگل جلیبیاں اور کھجوریں چوری کرتے تھے۔ چوکیدار انکل کے ہتھے چڑھ جاتے تو وہ خود دو چار ہاتھ جڑتے سو جڑتے، گھر والوں کو بھی بتادیتے اور وہاں الگ شامت آتی۔ زیر تعمیر عمارتوں کی دوسری اور تیسری منزل کی چھت سے نیچے ریت پر چھلانگ لگانے کی خاصی مشق ہوگئی تھی اور خود کو سپر مین سمجھ کر بہت خوش ہوتے تھے۔

کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟

ٹُلّے بازی پتہ ہے کیا ہوتی ہے؟ کبھی کبھی اسکول یا مدرسے کا ٹُلا لگا کر ویڈیو گیم کی دکان چلے جاتے یا ویسے ہی سڑکوں گلیوں کی خاک چھانتے پھرتے۔ پتہ چل جاتا تو کبھی مار پڑتی کبھی ڈانٹ پر ہی بچت ہوجاتی۔ وہ بیشمار کارنامے جنہیں سوچ کر اب ہنسی آتی ہے، ان میں سے ایک یہاں بیان کیے دیتے ہیں۔

شاید سات آٹھ سال کے ہوں گے، اکیلے بیٹھے بجلی کے کھمبے پر پتھر مار کر نشانہ پکا کررہے تھے کہ ایک واکس ویگن (فوکسی)خاصی تیزی سے آتی نظر آئی۔ ایسے نمونے کی گاڑی پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی، شاید اس کی عجیب ہیئت سے خوفزدہ ہوکر یا ناپسندیدگی کے شدید جذبے کے زیر اثر ہاتھ میں پکڑا ہوا پتھرکھینچ کر گاڑی پر دے مارا جو اس کے بونٹ پر لگا۔ فورآ بریک لگے اور ڈرائیور انکل حیرانی اور غیض و غضب کی تصویر بنے باہر نکلے۔ ہم خود اپنے کیے پر ہکا بکا جہاں بیٹھے تھے وہیں گم صم بیٹھے رہ گئے۔ وہ کچھ دیر ہمیں گھورتے رہے، شاید نظروں ہی سے ہماری دماغی کیفیت کا اندازہ لگانے کی کوشش میں تھے، باالآخر پوچھا کہ کیوں مارا پتھر۔ جواب ندارد ۔ پھر انہوں نے گاڑی کو دیکھا بھالا جس پر ہلکی سی کھرونچ آئی تھی۔ اب دوبارہ ہمیں دیکھ کر پوچھا کہ گھر کہاں ہے تمہارا۔ گھر ذرا دور تھا، وہ کچھ دیر سوچتے رہے پھر کچھ نہ سمجھتے ہوئے آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کا کہہ کر گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔

اب جو کبھی واکس ویگن دیکھ کر یہ واقعہ یاد آئے تو ساتھ یہ ترمیم شدہ شعر بھی ذہن میں آتا ہے۔

سوداجو تیرا حال تھا ویسا تو نہیں وہ
کیا جانیے تو نے اسے کس آن میں دیکھا

پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟

اسکول میں ہمیشہ پچھلی نشستوں پر بیٹھتے رہے مگرامتحانوں میں مناسب نمبر لے آتے تھے۔ مدرسے میں اچھے طلبا۶ میں شمار ہوتا تھا۔ کالج میں کچھ کرکٹ کچھ دوسرے چکروں (تسلی رکھیں، کوئی ایسے ویسے چکر نہیں تھے) کی وجہ سے کارکردگی اوسط سے کم رہی۔

کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟

ہمارا اس حوالے سے الٹا حساب رہا۔ شروع میں خوشی خوشی جاتے رہے، آخر کے سالوں میں اتنا دل نہیں لگتا تھا۔ دسویں میں تو بہت ہی کم اسکول جانا ہوتا تھا۔ جب جاتے تو اللہ بخشے اسکول کے چوکیدار اقبال لالہ دیکھ کر بڑے خوش ہوتے تھے۔ کہتے آج تو بڑے بڑے لوگ آئے ہوئے ہیں۔

Saahil
23-04-2011, 06:30 PM
بڑا اچھا انٹر ویو دے رھے ھیں نادم بھائی ایک سے بڑھ کر ایک جواب ۔۔۔
:)تھوڑی کٹھی تھوڑا میٹھا ۔۔۔۔

ایک سوال میری طرف سے بھی ۔۔۔۔
تھینکس اجازت دینے کے لیئے۔!!

زندگی ایک دکان کھلونوں کی
وقت ایک بگڑا ھوا بچہ

پتا نہیں شعر ایسے ہی ھے کہ نہیں خیر آپ کو تو پتا ہی ھوگا ہاں تو سوال یہ ھے کہ اس شعر سے آپ متفق ھیں کبھی زندگی میں ایسی سچویشن آئی ھے کہ بے ساختہ یہ شعر منہ سے نکلا ھو یا پھر کسی دیوانے کی بات سمجھ کر اگنور کرتے ھیں۔۔۔؟

کش شش براہ کرم ڈرامے کا ٹیمپو سست ہونے پر غصے میں آکر اس میں ساحل بھائی کا کردار شامل مت کردیجیے گا۔ ~

:pنادم بھائی میرا کردار ہی مین کردار ادا کرے گا
کیونکہ بیچ سمندر میں جو کشتیاں پھنستی ھیں وہ ساحل پر ;)پہنچنے کی دعا کرتی ھیں ۔۔۔۔
( اپ کا انٹریو پڑھا تو تھوڑی سی فلاسفی کرلی معذرت )

Naadim!
25-04-2011, 02:52 AM
زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟

شاہراہ فیصل پر ایکسڈنٹ ہوا تھا جس میں بایاں گھٹنا فریکچر ہوگیا تھا۔ ناقابل فراموش ایکسڈنٹ اور زخموں سے زیادہ اس اعتبار سے ہے کہ اگلے چار مہینے تک جو آرام کرتے رہے تھے اس کا نتیجہ وزن میں تیرہ چودہ کلو اضافے کی صورت نکلا۔ اچھے بھلے اٹھاون کے جی کے تھے پہلے، اٹھے تو اکہتر اور بہتر کے درمیان آچکے تھے۔ چار سال ہونے کو آئے پر واپس ستر سے نیچے جانے کی سب (نیم دلانہ ) کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔ ون اردو پر بھی بھائی لوگ کو ڈائٹنگ کا شوق نہیں ہے ورنہ ان کے ساتھ ہم بھی شریک ہوکر من کی مراد پالیتے۔

کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟

ایک تو پہلے بیان ہوچکا۔ ایک اور لکھے دیتے ہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک دفعہ ہم مِنی بس میں سوار، پچھلی نشست پر براجمان اپنی منزل، جو اتفاق سے منزل پمپ کا اسٹاپ تھی، کی جانب بڑھے جارہے تھے۔ قائد آباد پر جو بس رکی تو ایک صاحبہ نما جان ریمبو گاڑی میں سوار ہوئے۔ ان کی وضع قطع سے قطع نظر جو چیز زیادہ پریشان کن تھی وہ ان کی بغل میں ایک خوفناک صورت بے بی ڈاگی کا دبا ہونا تھا۔ اتفاق سے اس وقت بس میں دو سیٹیں خالی تھیں، ایک ہمارے برابر میں اور دوسری ہم سے دو سیٹیں آگے جو ذرا دیر پہلے ہی خالی ہوئی تھی۔ ہم نے فوراً صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے اپنی سیٹ چھوڑی اور جھپاک سے آگے والی میں جاکر فٹ ہوگئے۔ اب جب وہ نیم صاحبہ نیم ریمبو ہماری چھوڑی ہوئی نشست پر بیٹھنے لگے تو زبردست ڈرامہ شروع ہوگیا۔

ایک تو ان کے کندھوں سے نیچے آتے بال اور نزاکت سے بھرپور چال ڈھال، اوپر سے بغل میں دبایا ہوا دل دہلا دینے والا مال۔ پیچھے والی سیٹ کے دیگر مسافروں نے انہیں ساتھ بٹھانے سے صاف انکار کردیا۔ کنڈکٹر بھیا الگ ناراض ہوئے۔ فرمانے لگے یہ کیا تم گاڑی میں پِلّا مِلّا لے کر آگیا ہے۔ تم کو پتہ نہیں یہ ناپاک ہے؟ وہ حضرت (؟) اپنے بے بی ڈاگی کی شان میں گستاخی برداشت نہ کرسکے۔ کہا اوہ ایکسکیوز می۔ ذرا زبان سنبھال کر اچھا۔ یہ کوئی پِلّا مِلّا نہیں ہے۔ یہ ہمارا پَپّی ہے پَپّی۔ اصلی جرمن شیپرڈ ہے۔ یو ڈونٹ سی ہز ایئرز؟ ایک مسافر نے غصے میں کہا او بھائی پَپّی ٹپی جو بھی ہے اس کو لیکر اترو فوراً۔ باقیوں نے بھی ان کی ہاں میں ہاں ملائی تو بَپی لہری سے مشابہ موصوف نے بیک وقت سب سے الجھنا شروع کردیا۔ ہاتھ ہلا ہلا کر غلط صحیح انگلش میں سب کو خوب سنائیں اور جب تین چار منٹ بعد وہ اترے تو گاڑی کے سب مسافر ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہونے کے قریب تھے۔

Fozan
25-04-2011, 03:23 AM
بہت شکریہ ندیم بھائی۔۔۔۔زبردست انٹرویو ہے اور میں نے ایک ہی نشت میں مکمل پڑھ لیا۔۔۔۔۔۔۔۔بہت عرصے بعد اتنی اچھی تحریر دیکھنے کو ملی۔۔۔۔۔ پڑھنے کے بعد پہلا خیال یہ آیا کہ اسے کاپی پیسٹ کر کے ایک مضمون کی شکل دی جا سکتی ہے۔۔۔۔ سب باتوں میں بہت ربط ہے۔۔۔۔بہت ہی خوب!

Naadim!
25-04-2011, 11:53 AM
جواب کب تک دے رہے ہیں بھائی؟ ۔۔۔
ابھی مجھے ایک اہم سوال بھی پوچھنا ہے کہ ہر پوسٹ پر تھینکنے کی وجہ کیا ہے;d۔

یہ آپ نے اہم سوال پوچھ لیا یا ابھی پوچھنا باقی ہے؟ اگر پوچھنا ہے تو جلدی سے پوچھ لیں ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ مفت جواب دینے کی پیشکش جو محدود مدت کے لیے ہے، ختم ہوجائے اور پھر اکاؤنٹ ہلکا کرنا پڑے۔ ہیں جی۔ ہاں جی۔

Naadim!
25-04-2011, 11:57 AM
الف نون بھائی، آجائیں میدان میں۔ دیکھتے ہیں کہ آپ میں کتنا ہے دم۔

آپ نے بلایا اور ہم آگئے۔ اب دیکھ لیں کیسے دیکھنا ہے دم۔ دانتوں سے کار کھینچ کر دکھائیں یا سر سے اینٹ توڑ کر؟ :cool:

Naadim!
25-04-2011, 12:02 PM
وعلیکم السلام

اوہ کُول ! ویٹنگ فور اینسرز

ویلکم نادم بھائی

http://freepages.genealogy.rootsweb.ancestry.com/%7Esmschlack/flowrwel.jpg

شکریہ مسکراتے نیناں سِس۔ لیجیے آپ کا انتظار ختم ہوا اور اینسرز حاضر ہیں۔ اب اپنے رِسک پر پڑھ لیں اور مزہ نہ آئے تو کش کو خوب ڈانٹیے گا۔

Naadim!
25-04-2011, 12:07 PM
وعلیکم السلام۔
پوائنٹی شکریہ کش اس انٹرویو کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنے پر۔:)
اسی طرح کسی وقت غالب بھائی کو بھی گھیر لینا۔;)

عام فہم جوابات کی امید کرتی ہوئی سمائیلی۔:p

غالب بھائی کا انٹرویو مجھے بھی ضرور چاہیے کش مش۔ اور یہ دیا جی کو کس خوشی میں چھوڑا ہوا ہے اب تک۔ جاؤ میں تم سے ناراض :(

جو جواب عام فہم محسوس نہ ہو اس کے بارے میں وضاحت طلب فرمالیں۔ شکریہ :p

Naadim!
25-04-2011, 12:09 PM
ارےےے واہ ندیم بھیا کا انٹر ویووووووووووو۔۔۔۔۔۔۔
جلدی سے جواب دیں بھئ انتظار ہے جوابات کا۔۔۔۔اور یقینا جوابات بھی آپ کے تبصروں کی طرح مزے دار ہونگے;d

جلدی کس بات کی ہے مانو بی۔ آپ نے کیا ٹوبہ ٹیک سنگھ کی فلائٹ پکڑنی ہے؟
~

Naadim!
25-04-2011, 12:12 PM
وعلیکم السلام۔
آہاااااا مزہ آنے والا ہے۔
تھینک یو سووووووووو مچ شونا۔ ندیم بھائی کو بھی پکڑا گیا ورنہ ان کا انٹرویو پڑھنا تو ایک خواب بنتا جا رہا تھا۔;d
ندیم بھائی ڈفرنٹ فلیورز کے دماغ تیار رکھیں انتظار ہے مجھے اسی حساب سے سوال آئیں گے میری طرف سے۔;d

ہاہاہاہاہا واہ دیا آپی میرے دماغ کی آواز سن لی آپ نے;d

علیش بانو کو اب تک کے جوابات میں کون کون سے فلیورز کا ذائقہ محسوس ہوا؟ اور سوالات کہاں ہیں بی بی۔ مجھے تو نظر نہیں آرہے؟ ::)

Naadim!
25-04-2011, 12:37 PM
ندیم بھیا کچھ سوال میں کھڑکانے لگا ہوں۔آپ کی خاطر جلد از جلد جواب سے مطلع فرمائیں ۔شکریہ

جوابات حاضر ہیں جگنو بھائی۔ جلد از جلد کی شرط پوری نہ کرپانے پر معذرت قبول فرمائیں۔

آپ رو ٹی کونسے سالن کے ساتھ شوق سے کھاتے ہیں

روٹی نہ صرف ہر طرح کے سالن بلکہ کئی اقسام کے میٹھے، بہت سے پھلوں، دودھ، دہی حتٰی کہ چینی اور نمک کے ساتھ بھی شوق سے کھالیتے ہیں۔

آپ کی چھٹی حس کتنی تیز ہے

بہت سست ہے۔ زیادہ تر سوئی رہتی ہے۔ مگر کریڈٹ لینے کی بڑی شوقین ہے۔ ہر گڑبڑ کے بعد شور مچانے لگتی ہے کہ دیکھا، میں نے تو پہلے ہی کہا تھا۔ پوچھو کب کہا تھا تو کہتی ہے کوئی ایک بار تھوڑی کہا تھا پر تمہارا دھیان پتہ نہیں کہاں ہوتا۔ بتاؤ ذرا۔ اس میں بھی میرا ہی قصور۔

آپ سچ میں کتنا جھوٹ ملانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ پرسنٹ میں بتائیں

یہی کوئی پندرہ سے بیس فیصد ۔ اس سے زیادہ کی اول تو ضرورت نہیں پڑتی اور اگر کوشش کروں تو بیشتر اوقات ناکامی ہوتی ہے۔

آپ سچ پرکھنے کی کتنی صلاحیت رکھتے ہیں

یہ اگلے کی صلاحیت پر منحصر ہے۔ اپنے جیسوں کا جھوٹ دس میں سے سات مرتبہ پکڑلیتے ہیں۔ ماہرین فن سے دس میں سے نو مرتبہ مات کھاجاتے ہیں۔

آپ کی نظر میں محبت کونسی پائیدار ہوتی ہے

جس میں خود غرضی کا عنصر کم سے کم ہو۔ غرض نہیں کہوں گا کیوں کہ دوسرے کی خوشی اور بھلائی کی طلب بھی ایک طرح کی غرض ہی ہے۔

اگر آپ کو کوئی پاگل کہے تو آپ کا جواب کیا ہوگا

جو کہتا ہے وہ خود ہوتا ہے۔

ابھی فی الحال انہیں سوالوں کا جواب دیں ۔باقی سوال سوچتا ہون ۔آپ کی خاطر

آپ خاطر تواضع کی فکر مت کریں بھائی۔ ویسے ہی سوچ لیں۔

Naadim!
25-04-2011, 12:50 PM
آئسم ۔بہت مزے کے جوابات ہی نادم جی۔۔۔;d۔ جاب کا کام کرنے کی بوریت بھی دور ہو گئی
خوش رہیں۔

اچھا مزے کے جوابات ہیں ??? چلیں پھر میں بھی بور ہورہا ہوں میں بھی دوبارہ سے پڑھ لیتا ہوں ;d

Naadim!
25-04-2011, 12:56 PM
سووووو فنی۔۔۔بہت مزے کا جا رہا ہے انٹرویو۔۔۔اور زبانوں والے حصے کا جواب تو بہت ہی شاندار تھا;d۔۔۔ہاہاہا;d۔۔۔کیری آن نادم بھائی:)۔۔

تھینکنگ یو جی تھینکنگ یو۔ اینڈ کیری انگ آن جی کیری انگ آن :cool:

KishTaj
25-04-2011, 01:59 PM
جوابات کے لئے شکریہ نادم بھائی۔
ابھی پورا انٹرویو پڑھنے کے بعد ہی وضاحت طلب کر سکوں گی۔۔۔ بشرط موقع(کے ای ایس سی کی جانب سے):(۔

Sabih
25-04-2011, 02:11 PM
ندیم بھائی۔ ۔ ۔
میں بھی سوالات کی لسٹس جمع کر رہا ہوں۔ ۔ ۔
بس پرسوں فارغ ہو لوں یک مشت داغوں گا۔
;d

ضحٰی
25-04-2011, 03:33 PM
بہت خوب ندیم بھائی۔۔
بڑے خوبصورت انداز میں تمام جوابات دیے ہیں۔۔ اور واقعی بوریت ختم کرنے کے لیے اکسیر ہے یہ انٹرویو8):)

کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
ایک تو پہلے بیان ہوچکا۔ ایک اور لکھے دیتے ہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک دفعہ ہم مِنی بس میں سوار، پچھلی نشست پر براجمان اپنی منزل، جو اتفاق سے منزل پمپ کا اسٹاپ تھی، کی جانب بڑھے جارہے تھے۔ قائد آباد پر جو بس رکی تو ایک صاحبہ نما جان ریمبو گاڑی میں سوار ہوئے۔ ان کی وضع قطع سے قطع نظر جو چیز زیادہ پریشان کن تھی وہ ان کی بغل میں ایک خوفناک صورت بے بی ڈاگی کا دبا ہونا تھا۔ اتفاق سے اس وقت بس میں دو سیٹیں خالی تھیں، ایک ہمارے برابر میں اور دوسری ہم سے دو سیٹیں آگے جو ذرا دیر پہلے ہی خالی ہوئی تھی۔ ہم نے فوراً صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے اپنی سیٹ چھوڑی اور جھپاک سے آگے والی میں جاکر فٹ ہوگئے۔ اب جب وہ نیم صاحبہ نیم ریمبو ہماری چھوڑی ہوئی نشست پر بیٹھنے لگے تو زبردست ڈرامہ شروع ہوگیا۔

ایک تو ان کے کندھوں سے نیچے آتے بال اور نزاکت سے بھرپور چال ڈھال، اوپر سے بغل میں دبایا ہوا دل دہلا دینے والا مال۔ پیچھے والی سیٹ کے دیگر مسافروں نے انہیں ساتھ بٹھانے سے صاف انکار کردیا۔

سارا ہی انٹرویو بہت دلچسپ ہے لیکن یہ جملے تو۔۔۔۔۔۔;d;d

جگنو
25-04-2011, 08:07 PM
ندیم بھیا کچھ سوال میں کھڑکانے لگا ہوں۔آپ کی خاطر جلد از جلد جواب سے مطلع فرمائیں ۔شکریہ

جوابات حاضر ہیں جگنو بھائی۔ جلد از جلد کی شرط پوری نہ کرپانے پر معذرت قبول فرمائیں۔

آپ رو ٹی کونسے سالن کے ساتھ شوق سے کھاتے ہیں

روٹی نہ صرف ہر طرح کے سالن بلکہ کئی اقسام کے میٹھے، بہت سے پھلوں، دودھ، دہی حتٰی کہ چینی اور نمک کے ساتھ بھی شوق سے کھالیتے ہیں۔

آپ کی چھٹی حس کتنی تیز ہے

بہت سست ہے۔ زیادہ تر سوئی رہتی ہے۔ مگر کریڈٹ لینے کی بڑی شوقین ہے۔ ہر گڑبڑ کے بعد شور مچانے لگتی ہے کہ دیکھا، میں نے تو پہلے ہی کہا تھا۔ پوچھو کب کہا تھا تو کہتی ہے کوئی ایک بار تھوڑی کہا تھا پر تمہارا دھیان پتہ نہیں کہاں ہوتا۔ بتاؤ ذرا۔ اس میں بھی میرا ہی قصور۔

آپ سچ میں کتنا جھوٹ ملانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ پرسنٹ میں بتائیں

یہی کوئی پندرہ سے بیس فیصد ۔ اس سے زیادہ کی اول تو ضرورت نہیں پڑتی اور اگر کوشش کروں تو بیشتر اوقات ناکامی ہوتی ہے۔

آپ سچ پرکھنے کی کتنی صلاحیت رکھتے ہیں

یہ اگلے کی صلاحیت پر منحصر ہے۔ اپنے جیسوں کا جھوٹ دس میں سے سات مرتبہ پکڑلیتے ہیں۔ ماہرین فن سے دس میں سے نو مرتبہ مات کھاجاتے ہیں۔

آپ کی نظر میں محبت کونسی پائیدار ہوتی ہے

جس میں خود غرضی کا عنصر کم سے کم ہو۔ غرض نہیں کہوں گا کیوں کہ دوسرے کی خوشی اور بھلائی کی طلب بھی ایک طرح کی غرض ہی ہے۔

اگر آپ کو کوئی پاگل کہے تو آپ کا جواب کیا ہوگا

جو کہتا ہے وہ خود ہوتا ہے۔

ابھی فی الحال انہیں سوالوں کا جواب دیں ۔باقی سوال سوچتا ہون ۔آپ کی خاطر

آپ خاطر تواضع کی فکر مت کریں بھائی۔ ویسے ہی سوچ لیں۔

بہت بہت شکریہ ندیم بھیا آپ نے بڑے اچھے جواب دیئے ۔بندے آپ بھی کچھ خاص ہیں ;d

Naadim!
29-04-2011, 12:31 AM
آپ کا پسندیدہ شعر

سیف انداز بیاں رنگ بدل دیتا ہے
ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں

پسندیدہ عادت

رات کو جلدی سونا، صبح جلدی بیدار ہوجانا (اپنے معمولات اس کے عین برعکس ہیں)

پسندیدہ نصیحت

مسجد میں چپل دروازے کے باہر مت چھوڑا کرو ورنہ کہیں ننگے پاؤں گھر نہ جانا پڑے ۔

پسندیدہ جانور

ایرانی بلی، پینگوئن

پسندیدہ پرندہ

فنچ

کیا کسی جانور سے کوئی سبق سیکھا؟

گرگٹ سے رنگ بدلنا سیکھنے کی کوشش کی تھی پر سیکھا تو یہ سیکھا کہ جس کا کام اسی کو ساجھے۔

زندگی نے کوئی خاص سبق سکھایا ہے تو بتائیں؟

زندگی ہر روز بہت سے نئے سبق سکھاتی ہے اور ہر سبق کسی نہ کسی اعتبار سے خاص ہوتا ہے۔ آج ایک سبق کوئی ہزارویں بار یہ سیکھا کہ کاروبار میں ترقی کے لیے محنت اور نصیب کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ (دوسرے لفظوں میں بول بچن) کی اہمیت کو بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

معاف کرنا پسند ہے کہ بدلہ لینا؟

بدلہ لے کر معاف کردینا ~

کیا کہتے ہیں کہ بدلہ کس وقت لینا ضروری ہے؟

زیادہ تر معاملات میں معاف کردینا ہی بہتر ہے۔

آستین میں سانپ کبھی دیکھا؟ اگر نہیں تو اچھی بات ہے اور ہاں تو کیسا فیل ہوا اور کیا تدارک کیا؟

آستین میں بھی دیکھا ہے اور ہاتھ اور گلے میں بھی۔ سپیرے لے کر آتے تھے تو ہم دس پانچ روپے دے کر دو چار منٹ کھیلنے کو لے لیتے تھے۔ محاورے والے سے بھی پالا پڑا ہے اور زیادہ برا محسوس نہیں ہوا کیونکہ ہم کم و بیش ہر ایک سے بہترین کی امید تو رکھتے ہیں پر ساتھ ساتھ کوشش کرتے ہیں کہ بدترین کے لیے بھی خود کو تیار رکھیں۔

دوست دشمن کی پہچان کر سکتے ہیں؟

کچھ نہ کچھ ہوہی جاتی ہے

کیا چہرہ شناس ہیں؟

کسی حد تک۔

دھوکا ایک بار ہی کھاتے ہیں کہ بار بار؟

بارہا تم نے کرلیے وعدے
بارہا ہم نے اعتبار کیا

زندگی کی پہلی ترجیح کون ہے آپ کے لیے اور آخری؟

ترجیحات کے تعین کے اعتبار سے اب تک گومگو کی کیفیت ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک اپنا آپ ترجیحات میں آخری نمبر پر آتا تھا مگر اب حالات قدرے مختلف ہیں۔

کیا کسی کے لیے زندگی قربان کر سکتے ہیں؟

جی ہاں۔

سب سے پیارا تحفہ آپ کے نذدیک؟

انٹرویو۔

کس قسم کے لوگ پسند ہیں؟

متعصب اور مغرور لوگوں کے علاوہ ہر طرح کے لوگ پسند ہیں۔

زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ

ہر لمحہ (کوکاکولا)

خوفناک لمحہ

جب ابو کو میٹرک کی سپلی کا بتایا تھا۔

لمحہ جس نے زندگی بدل ڈالی یا اثر ڈالا

ہر گرزتا ہوا سیکنڈ زندگی پر کسی نہ کسی اعتبار سے اثر انداز ہوتا ہے۔

کمزور ترین لمحہ

روزانہ کئی آتے ہیں۔

کبھی زندگی سے بیزار ہوئے؟

جی ہاں۔ مگر اپنی نہیں، کھیل میں اپنے ساتھ بے ایمانی کرنے والوں کی یا اسکول بریک میں ہمارا لنچ چھین کر کھاجانے والوں کی۔

امن پسند ہیں کہ لڑاکے۔

امن پسند ہیں مگر اخبار جنگ پسند ہے۔

ناراض ہونا پسند ہے کہ منانا؟

ناراض ہونا پسند ہے مگر آتا نہیں ہے۔ منانا بھی اچھا لگتا ہے مگر آتا وہ بھی نہیں ہے۔

اپنی غلطی مانتے ہیں کہ اڑ جاتے ہیں، ہیں جی؟

اپنی غلطی نہ بھی ہو تب بھی مان لیتے ہیں۔ ہاں جی۔

کس موضوع پر باآسانی تقریر کر سکتے ہیں۔ جھٹ دو تین لائنیں لکھ بھی ڈالیں۔

کسی بھی موضوع پر نہیں۔ تقریر کبھی کی ہی نہیں۔ نہ فی البدیہہ نہ لکھی ہوئی۔ دو تین لائنیں لکھنے کے لیے کوئی اچھا سا موضوع آپ ہی دے دیں۔ ہمیں تو کچھ سمجھ نہیں آرہا۔

کس جانور سے ڈر لگتا ہے؟

ڈر کسی سے نہیں لگتا۔ چھپکلی سے کراہیت آتی ہے مگر ماری بھی سب سے زیادہ وہی ہیں۔

اگر آپ کے سامنے اچانک شیر آ جائے خدانخواستہ اور آپ کے پاس صرف ڈنڈا ہو اور پاس ایک درخت تو درخت پر چڑھیں گے کہ مقابلہ کریں گے۔

نہ درخت پر چڑھیں گے نہ مقابلہ کریں گے بلکہ شیر کو منہ چڑا کر اگلے پنجرے کی طرف بڑھ جائیں گے۔

اگر بازار میں چلتے چلتے اچانک پاؤں پھسل جائے اور آپ زمین کے گلے لگ جائیں تو احساسات بیان کریں۔

پہلے تو لیٹے لیٹے ہاتھ پیر ہلا جلا کر نقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش کریں گے۔ پھر صورتحال کی مضحکہ خیزی پر پبلک کے ساتھ ذرا دیر خود بھی ہنسیں گے۔ اس کے بعد اٹھ کر کپڑے جھاڑیں گے اور اپنی راہ لیں گے۔

زندگی کے دکھوں پر یا مشکلات پر مسکرا کے قابو پانا چاہیے یا چیخ چلا کے بھڑاس نکالنی چاہیے۔ کیا کہتے ہیں؟

ہمارے کچھ کہنے سے کیا ہوگا جناب۔ جنہیں مسکرانے کی عادت ہے وہ مسکراتے رہیں گے اور جو شور شرابے کے شائق ہیں وہ اپنے اشٹائل میں غموں کو سیلیبریٹ کرتے رہیں گے۔ اپنی بات کریں تو ہمارا دکھوں اور مشکلات سے سابقہ ہی بہت کم پڑتا ہے۔ زیادہ تر ہم فیصلہ بھی نہیں کرپاتے کہ ان کے ساتھ کیسا رویہ رکھنا ہے کہ پھر سے ہیپیلی ایور آفٹر کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

کہتے ہیں کہ
زندگی زندہ دلی کا نام ہے
مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
آپ کیا کہتے ہیں؟

جو ایسا کہتے ہیں، انہیں بتادیں کہ وہ درست کہتے ہیں۔

کسی کو کوئی بات سمجھانے کے لیے بہترین طریقہ کون سا ہے آپ کی نظر میں؟

مثالوں کے ذریعے سمجھانا چاہیے۔ مثلا کسی کو کسی جگہ کا پتہ سمجھانا ہو تو اس طرح سمجھایا جاسکتا ہے۔

یہاں سے بالکل تیر کی طرح سیدھے جائیں۔ کوئی دو سو قدم دور جاکر دائیں طرف دیکھیے گا، ایک پیپل کا درخت نظر آئے گا جس پر چڑیا کے چار اور کوے کے تین گھونسلے ہوں گے۔ خیال کیجیے گا اس کے الٹ نہ ہو کہیں یعنی اگر کووں کے چار اور کبوتر کے تین گھونسلے ہوئے تو وہ ہمارا مطلوبہ درخت نہیں ہوگا۔ اس پیپل کے درخت کے نیچے کھڑے ہوکر کچھ دیر سانس درست کرلیجیے گا کیونکہ حکما۶ کہتے ہیں کہ جب درجہ حرارت چالیس ڈگری سے زیادہ ہوتو ہر دو سو قدم چلنے کے بعد کچھ دیر سانس درست کرلینا امراض گردہ کے لیے اکسیر ہے۔ اس کے بعد تیر ہی کی طرح سو قدم مزید آگے بڑھ کر دو پتلی گلیاں چھوڑ کر جو چوڑی گلی آئے اس میں داخل ہوجائیے گا۔ اس گلی کا سیدھے ہاتھ کا چوتھا مکان آپ کوپتہ ہے کس کا ہے؟ کونسلر صاحب کا! اب تو وہ کونسلر نہیں ہیں لیکن صاحب بھرم ان کے اب بھی بہت ہیں۔ آج بھی تھانیدار کو فون کرتے ہیں تو وہ سر سر کرکے بات کرتا ہے۔ فون بند کرنے کے بعد جو کچھ کہتا ہے اس سے ہمیں سروکار نہیں۔ خیر، تو ہم کونسلر صاحب کے گھر پہنچ گئے تھے، لیکن ذرا ایک منٹ، آپ کو منیر شمسی صاحب سے ملنا ہے نا؟ نہیں؟ منیرفاروقی صاحب سے۔ تو بھیا پہلے بتانا تھا نا۔ خواہ مخواہ ہمارا اتنا وقت برباد کیا۔ ان کا گھر تو یہ برابر والا ہی ہے۔ بیچ والی گھنٹی بجائیں گے تو اوپر کھڑکی سے کوئی نہ کوئی جھانک کر دیکھے گا۔ لیکن پیسے ویسے لینے ہیں تو اگر تو مشکل ہی ہے کہ منیر صاحب گھر پر ملیں۔ یہ ہم آپ کو پہلے بتائے دے رہے ہیںَ

کبھی نادان دوست سے پالا پڑا؟ اگر ہاں تو کیا کیا پھر؟ سمجھایا، چھوڑ دیا کہ سوچا سانوں کی۔ ہیں جی۔

ہمارا تو شاید ہی کبھی پڑا ہو مگر ہمارے سارے دوستوں کا پڑتا رہتا ہے۔ بیچارے کبھی سمجھاتے ہیں تو کبھی تھک ہار کر ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیتے ہیں۔

HJaved
29-04-2011, 03:16 AM
۔

معاف کرنا پسند ہے کہ بدلہ لینا؟

بدلہ لے کر معاف کردینا ~

کس موضوع پر باآسانی تقریر کر سکتے ہیں۔ جھٹ دو تین لائنیں لکھ بھی ڈالیں۔

کسی بھی موضوع پر نہیں۔ تقریر کبھی کی ہی نہیں۔ نہ فی البدیہہ نہ لکھی ہوئی۔ دو تین لائنیں لکھنے کے لیے کوئی اچھا سا موضوع آپ ہی دے دیں۔ ہمیں تو کچھ سمجھ نہیں آرہا۔

کہتے ہیں کہ
زندگی زندہ دلی کا نام ہے
مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
آپ کیا کہتے ہیں؟

جو ایسا کہتے ہیں، انہیں بتادیں کہ وہ درست کہتے ہیں۔

کسی کو کوئی بات سمجھانے کے لیے بہترین طریقہ کون سا ہے آپ کی نظر میں؟

مثالوں کے ذریعے سمجھانا چاہیے۔ مثلا کسی کو کسی جگہ کا پتہ سمجھانا ہو تو اس طرح سمجھایا جاسکتا ہے۔

یہاں سے بالکل تیر کی طرح سیدھے جائیں۔ کوئی دو سو قدم دور جاکر دائیں طرف دیکھیے گا، ایک پیپل کا درخت نظر آئے گا جس پر چڑیا کے چار اور کوے کے تین گھونسلے ہوں گے۔ خیال کیجیے گا اس کے الٹ نہ ہو کہیں یعنی اگر کووں کے چار اور کبوتر کے تین گھونسلے ہوئے تو وہ ہمارا مطلوبہ درخت نہیں ہوگا۔ اس پیپل کے درخت کے نیچے کھڑے ہوکر کچھ دیر سانس درست کرلیجیے گا کیونکہ حکما۶ کہتے ہیں کہ جب درجہ حرارت چالیس ڈگری سے زیادہ ہوتو ہر دو سو قدم چلنے کے بعد کچھ دیر سانس درست کرلینا امراض گردہ کے لیے اکسیر ہے۔ اس کے بعد تیر ہی کی طرح سو قدم مزید آگے بڑھ کر دو پتلی گلیاں چھوڑ کر جو چوڑی گلی آئے اس میں داخل ہوجائیے گا۔ اس گلی کا سیدھے ہاتھ کا چوتھا مکان آپ کوپتہ ہے کس کا ہے؟ کونسلر صاحب کا! اب تو وہ کونسلر نہیں ہیں لیکن صاحب بھرم ان کے اب بھی بہت ہیں۔ آج بھی تھانیدار کو فون کرتے ہیں تو وہ سر سر کرکے بات کرتا ہے۔ فون بند کرنے کے بعد جو کچھ کہتا ہے اس سے ہمیں سروکار نہیں۔ خیر، تو ہم کونسلر صاحب کے گھر پہنچ گئے تھے، لیکن ذرا ایک منٹ، آپ کو منیر شمسی صاحب سے ملنا ہے نا؟ نہیں؟ منیرفاروقی صاحب سے۔ تو بھیا پہلے بتانا تھا نا۔ خواہ مخواہ ہمارا اتنا وقت برباد کیا۔ ان کا گھر تو یہ برابر والا ہی ہے۔ بیچ والی گھنٹی بجائیں گے تو اوپر کھڑکی سے کوئی نہ کوئی جھانک کر دیکھے گا۔ لیکن پیسے ویسے لینے ہیں تو اگر تو مشکل ہی ہے کہ منیر صاحب گھر پر ملیں۔ یہ ہم آپ کو پہلے بتائے دے رہے ہیںَ

کبھی نادان دوست سے پالا پڑا؟ اگر ہاں تو کیا کیا پھر؟ سمجھایا، چھوڑ دیا کہ سوچا سانوں کی۔ ہیں جی۔

ہمارا تو شاید ہی کبھی پڑا ہو مگر ہمارے سارے دوستوں کا پڑتا رہتا ہے۔ بیچارے کبھی سمجھاتے ہیں تو کبھی تھک ہار کر ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیتے ہیں۔

;d;d
بہت مزے کے جواب دیئے ہیں اور سچے بھی لگتے ہیں۔

مذید سوال سوچنے والی سمائیلی۔ میں نے اب مذید بھی پوچھنے ہیں، ہیں جی، ہاں جی۔

یہ شعر کا خیال میرا بھی ہے تبھی پوچھا نا۔

واہ واہ کیا سمجھانے کا طریقہ ہے۔ دماغ گھمانے والا، ہیں جی۔

اچھااااااااااااا تو ایسا کریں کہ زندگی پر دو تین جملوں کی تقریر کریں فٹافٹ۔

KishTaj
30-04-2011, 02:49 PM
السلامُ علیکم
نادم بھائی کدھر گئے~؟

KishTaj
30-04-2011, 03:05 PM
تمام احباب کا اب تک کے انٹرویو نما کو پسند کرنے کا از حد شکریہ۔ آپ سب کی یہ حوصلہ افزائی بندے کے لیے مہمیز کا کام کرکے مزید محنت پر اکسارہی ہے ;d

کش شش براہ کرم ڈرامے کا ٹیمپو سست ہونے پر غصے میں آکر اس میں ساحل بھائی کا کردار شامل مت کردیجیے گا۔ ~

واہ واہ۔ شاندار "انٹرویو نما" نہیں "انٹرویو نمو" جا رہا ہے۔۔۔ واہ جی کیا بات ہے۔
ابھی مزید سوالات پیش کرتی ہوں۔ آپ کا انٹریو واقعی میں ایک پُر اثر و پُر مزاح تحریر لگ رہا ہے۔
نہیں جی میں نے ابھی اسے نہیں لاکنا شاکنا۔ بے فکر رہیں۔
وہ کیا کہتے ہیں۔
پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست۔۔۔۔;d۔

KishTaj
30-04-2011, 03:18 PM
پسندیدہ کھانے کون سے ہیں۔
کیا کبھی فوڈ اسٹریٹ کراچی کا دورہ کیا۔
پھلوں میں کون سے پھل پسند ہیں۔
اور کون سا پھول سب سے زیادہ پسند ہے۔
تحفوں کا لین دین کرنے سے محبت بڑھتی ہے۔اس پر کتنا یقین ہے۔ اور کیا اس پر عمل کرتے ہیں۔
کیا جانور رکھے ہوئے۔ کون سا جانور فیورٹ ہے۔
دودھ اور لسی میں سے آپ کی چوائس کیا ہو گی۔
کون سے کھیل پسند ہیں۔ کیا کبھی کبڈی کھیلی۔
پسندیدہ اشعار یا نظم یا غزل؟
پسندیدہ اقتباس؟
پسندیدہ کہاوت؟
آپ نے زندگی میں کون کون سی جگہوں پہ یادگار وقت گزارا؟
کس شہر میں بار بار جانا چاہیں گے؟
ڈائجسٹ پڑھتے تھے یا نہیں۔ اگر ہاں تو کون کون سے؟
بچپن کی کوئی ناقابل فراموش شرارت؟
سب سے زیادہ کس سے ڈرتے تھے؟
کوئی پھل توڑنے کے لئے درختوں پر چڑہتے تھے؟
کونسا کھیل سب سے زیادہ کھیلا ہے بچپن میں؟
لڑتے تھے دوسرے بچوں سے؟ پٹائی کی ہے کسی کی؟
بچپن کا کوئی دوست جس سے اب بھی دوستی ہو؟
اگر آپ کو چانس ملے پرائمری کی کوئی کلاس دوبارہ پڑھنے کا تو کس کلاس میں بیٹھیں گے؟

KishTaj
30-04-2011, 03:24 PM
آپ کی ہم سب کے لیے کوئی ایک نصیحت؟
کیا آپ کا محبت پر یقین ہے؟
آپ کا پسندیدہ موسم اور اس کا استقبال کیسے کرتے ہیں؟
دعا پر کتنا یقین ہے۔
صوفی شعرا میں کسی کو پڑھا۔ کوئی پسندیدہ صوفی شعر اور شاعر۔
کوئی اسپیشل کھانا کاک ٹیل جو خود ایجاد کی ہو؟
ایک آپ کو سٹرک پر چلتے ہوئے ۵۰۰۰ ہزار کا نوٹ ملے تو اس کا کیا کریں جب کہ اس پاس کوئی بھی نہیں؟
آپ سے اب تک سب سے اچھے سوال کس نے کیے؟
انگریزی فکشن کی کوئی ایسی کتاب جو باقی سب کو بھی پڑھنے کو ریکمینڈ کریں گے؟
اردو کی پسندیدہ ترین کتاب؟
ٹی وی کا کونسا پروگرام شوق سے دیکھتے تھے؟
گھریلو جھگڑے میں آپ کے خیال میں زیادہ قصور وار کون ہوتا ہے ۔۔ میاں یا بیوی۔؟؟
بچوں کو بگاڑنے یا سنوارنے میں زیادہ ہاتھ کس کا ہوتا ہے۔ ماں،باپ، یا معاشرہ۔
کون سے مہمان باعث رحمت اور کونسے باعث زحمت ہوتے ہیں۔ باعث زحمت مہمانوں کو بھگانے کا کوئی تیر باہدف نسخہ بتائیے۔
اگر آپ کو ہاتھی دیا جائے (چھپانے کو) تو کہاں چھپائیں گے؟
اگر آپ کو ایک دن کے لیے ایک ویران جزیرے پر بھیجا جائے تو کیا تین چیزیں لے کر جائیں گے؟
جب سنڈریلا کا گھنٹہ (لوڈ شیڈنگ) بجتا ھے تو سنڈریلا کے گھر والوں (کے ای ایس سی) کے لیے کیا القابات منہ سے نکلتے ھیں؟
آپ کو منڈے کی دن کی سب سے اچھی اور سب سے بری بات کون سی لگتی ہے۔(صبح صبح جلدی اٹھنے کے علاوہ)
کبھی رشوت دی یا لی؟
کونسے جانور سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ چھپکلی اور چوہے کے علاوہ۔
کیا بچپن میں پڑی ہوئی والدین کی کوئی پٹائی یاد ہے۔ جس کے ساتھ کوئی یاد جڑی ہو اور وہ پٹائی یادگار ہو گئی ہو(یہی کوئی شرارت یا
چھوٹی کو مارنے کی وجہ سے)۔

KishTaj
30-04-2011, 03:26 PM
اگر کوئی پرانا دوست راستے میں مل جائے اور آپ آفس (کام) سے لیٹ ہو رہے ہوں تو کیا کریں گے۔ اس کو ملنے کا کوئی دوسرا وقت دیں گے یا آفس بتا دیں گے کہ آپ لیٹ ہو جائیں گے۔
کبھی دل کیا کہ کسی کو بہت ماریں۔ (مطلب پٹائی کریں)۔

تعلیم اور جاب ساتھ ساتھ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے ٹائم کو مینج کرنا اور بعض دفعہ سخت محنت اور کوشش کے باوجود کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جسکا نتیجہ ناکامی ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پل آیا ہے تو اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے ۔۔۔ بہت مایوس ہوتے ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا پہلے سے زیادہ محنت کرنے کا عزم کرتے ہیں ؟
ہر انسان میں بہت سی عادتیں ہوتی ہیں کچھ اچھی اور کچھ بری ذرا یہ بتائیں کہ کون ایسی عادت ہے جو اب تک آپ کوشش کے باوجود نہیں ترک نہیں کر سکے؟

کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکے؟
آج کے حالات و واقعات کی بیس پر اپنے آنے والے کل کے بارے میں کچھ سوچتے ہیں؟ (میرا مطلب فیوچر پلاننگ کرتے ہیں۔
اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گے ۔۔۔
آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔
اب ذرا یہ بتائیں کہ اخلاقی ذمہ داری اور مذہیبی ذمہ داری میں سے اگر انسان کسی ایک سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟
جب اتنے کلوذ رشتے ہوں تو کیا انکو یوں ایسی وجہ بیاں کر کے راہ فرار اختیار کی جائے تو کیا پھر بھی خوشخال زندگی گزاری جاسکتی ہے ؟

انسانی زندگی ایک بہت سادہ اصول کے تحت چلتی ہے Give and Take کیا کہتے ہیں اس اصول کے بارے میں کیا یہ تین لفظوں کے اصول پر عمل کرنا اتنا ہی سادہ اور آساں ہے ؟
وہ کون سی جگہ/مقام/ کام/ ایسا ہے جس/جہاں کو/پر کرنے /جانے کو آپ کا کبھی دل نہیں کیا مگر مجبورا جانا پرٹا ہے ؟
کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتے ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال کئے تھے نہ تو تھوڑا سی تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )
آپ کنجوس ہیں یا فراغ دل ہیں ؟
اپنے آپ کو سب کے سامنے کوئی مشورہ یا کوئی نصیحت یا صلاح دینا چاہیں گے؟

KishTaj
30-04-2011, 03:33 PM
کاپی پیسٹ والے چل رہے تھے یہ والے تو۔۔۔ اب میری طرف سے بھی کچھ۔۔۔~:p۔

کارٹون دیکھتے ہیں؟ کونسا پسند ہے؟
بچپن میں کہانیاں سنتے یا پڑھتے تھے بچوں والی ۔۔۔؟
صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
اگر زیادہ سے زیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گے؟
جب بیمار ہوتے ہیں تو کیا چڑچڑے ہوجاتے ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلے ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
گھر داری پسند ہے ، گھرداری کے کونسے کاموں سے بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں زیادہ؟
روٹی پکانا آتی ہے؟ کبھی ٹرائی کی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔؟
بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نہ ہو، ،ون اردو یا نیٹ کی سہولت یا
بجلی نہ ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گے؟
نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹے رہتے ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟
قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتے ہیں یا ایسے ہی؟
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتے ہیں یا؟
کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے زیادہ ہیں؟
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کرتے ہیں؟
اندھیرے میں کتنی بار کسی چیز(در و دیوار وغیرہ) سے ٹکراچکے ہیں۔۔۔؟
گھر کے بچوں یا محلے کے چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں؟

کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔۔ پکنک پر جاتے ہیں؟ سیر و تفریح کے لیئے آپ کی نظر میں سب سے بہترین جگہ؟
کیا کبھی اونٹ، بگی، ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے یا کرنٹ لگنے سے؟
کرکٹ دیکھتے ہیں؟ ۔۔۔ کونسا کرکٹر پسند ہے اور کونسا ناپسند؟
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔ کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی۔ اور اس معاشرے کی خوبی؟
آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔ تو آپ کیا کرتے ہیں؟ کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا وہاں سے چلے جاتے ہیں یا خاموشی سے اس کی سنتے رہتے ہیں یا مذید غصہ دلاتے ہیں؟
کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں؟
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟
کسی کے تھپڑ لگایا ہے اور کس کے، بلکہ کس کس کے (یہ کس زیر والا ہے زبر والا نہیں۔;d)؟
پانی کیسے پیتے ہیں؟۔۔۔ کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔ یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
خود کو تین لفظوں میں بیان کریں۔
خود کو ایک شعر میں بیان کریں۔

فی الحال یہی تھوڑے سے سوالات سے کام چلائیں، باقی پھر کبھی دیکھتے ہیں:p۔

HJaved
03-05-2011, 04:58 AM
پورب کا دروازہ کھلا
ٹھنڈی ٹھنڈی چلی ہوا
جاگو جاگو صبح ہوئی۔
::)~

Maria Masood
03-05-2011, 05:58 AM
پورب کا دروازہ کھلا
ٹھنڈی ٹھنڈی چلی ہوا
جاگو جاگو صبح ہوئی۔
::)~
لو یہ تو صبح کو ہی سوتے ہیں۔۔۔۔;d

علیش
05-05-2011, 09:57 AM
السلام علیکم۔
واہ جی واہ مزہ آ گیا ندیم بھائی آپ کا انٹرویو پڑھتے ہوئے۔ لگ رہا ہے ڈفرنٹ فلیورز کا دماغ۔ مطلب آئیس کریم ہے;d;d;d
کیپ اٹ اپ۔ میں جو سوال باقی بچ جائیں گے وہ پوچھ لوںگی ڈونٹ وری۔:p::)

Naadim!
06-05-2011, 11:39 AM
لو جی، یعنی مجید سوالات، وہ بھی اِنّے سارے :o

نہیں بلکہ :eek:

میں سمجھے بیٹھا تھا کہ بس ماظق بھائی کے سوالات رہتے ہیں۔ وہ اپنے آدمی ہیں اس لیے کبھی بھی اطمینان سے جواب دے دوں گا۔ پھر بھول ہی گیا کہ کوئی انٹرویو کا سلسلہ بھی چل رہا ہے۔ ;d

چلو جی آج پھر سے ہنر آزما کر دیکھتے ہیں۔ :cool:

Naadim!
06-05-2011, 11:41 AM
بہت اچھا انٹرویو ہو رہا ہے
ندیم بھائی بہت نپے تلے جواب دے رہیں ہیں،بہت سی جگہوں پر کہہ سکتا ہوں کہ"صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں"۔

پسندیدگی کا شکریہ ماظق بھائی۔ اور دوسرا شکریہ حسن ظن سے کام لے کر جوابات کو نپے تلے سمجھنے کا۔ میں تو اپنے تئیں بونگیاں ماری جارہا ہوں ~

میرے بھی کچھ سوال ہیں۔

شاعری اور نثر میں کسے اہمیت دیتے ہیں؟

دونوں ہی اپنی اپنی جگہ اہم ہیں اور دونوں ایک جتنی پسند ہیں۔ بس معیار اچھا ہونا چاہیے اور مقصدیت ہو اگر تو کیا ہی کہنے۔

سیاست اور شرافت میں کیا قدر مشترک ہے؟

وطن عزیز میں تو شاید ہی اس کے علاوہ کوئی قدر مشترک پائی جاتی ہو کہ دونوں کے درمیان میں الف اور آخر میں تے آتا ہے۔ اگر عملی اشتراک بھی پیدا ہوجائے تو عوام الناس کی زندگی آسان ہوجائے۔

پاکستان میں ایک ایسا کام جو سب سے پہلے ہونا چاہیے؟

وال چاکنگ، خاص کر سیاسی وال چاکنگ پر پابندی لگنی چاہیے اور اس کی کم سے کم سزا سات سال قید بامشقت رکھی جانی چاہیے۔

پسندیدہ سیاحتی مقام؟

بہت عرصہ پہلے چترال میں بیس دن گزارنے کا اتفاق ہوا تھا اگرچہ کہ وہ قیام سیاحتی مقاصد کے لیے نہیں تھا۔ اگر دوبارہ موقع ملا تو وہیں جانا پسند کروں گا۔

Naadim!
06-05-2011, 12:10 PM
بڑا اچھا انٹر ویو دے رھے ھیں نادم بھائی ایک سے بڑھ کر ایک جواب ۔۔۔
:)تھوڑی کٹھی تھوڑا میٹھا ۔۔۔۔

ایک سوال میری طرف سے بھی ۔۔۔۔
تھینکس اجازت دینے کے لیئے۔!!

زندگی ایک دکان کھلونوں کی
وقت ایک بگڑا ھوا بچہ

پتا نہیں شعر ایسے ہی ھے کہ نہیں خیر آپ کو تو پتا ہی ھوگا ہاں تو سوال یہ ھے کہ اس شعر سے آپ متفق ھیں کبھی زندگی میں ایسی سچویشن آئی ھے کہ بے ساختہ یہ شعر منہ سے نکلا ھو یا پھر کسی دیوانے کی بات سمجھ کر اگنور کرتے ھیں۔۔۔؟

:pنادم بھائی میرا کردار ہی مین کردار ادا کرے گا
کیونکہ بیچ سمندر میں جو کشتیاں پھنستی ھیں وہ ساحل پر ;)پہنچنے کی دعا کرتی ھیں ۔۔۔۔
( اپ کا انٹریو پڑھا تو تھوڑی سی فلاسفی کرلی معذرت )

تھینکس کی کیا بات تھی بیچ بھیا۔ آپ اجازت مانگیں اور ہم نہ دیں، ایسے نہ حالات ہیں نہ ہونے کا امکان ہے 8)

یہ جونسا ہے نا آپ نے مہر فاطمہ سس کی پروفائل والے شعر پر احقر سے تبصرہ مانگا ہے، تو احقر یعنی نادم ِادنٰی کو کھٹکا لگ رہا ہے کہ اس دقیق موضوع پر کی بورڈ فرسائی کہیں چھوٹا منہ بڑی بات والا معاملہ نہ ہوجائے۔ بعد از اظہار عاجزی و انکساری، عرض ہے کہ سچویشنز تو ایسی اکثر آتی ہیں مگر بہت ہی کم بندے کے منہ سے سچویشن کی ڈیمانڈ کے مطابق برمحل شعر ادا ہوتے ہیں۔ اب آپ نے توجہ دلادی ہے تو کوشش رہے گی کہ اگلی بار ضرور اس طرح کی سچویشن میں یہی شعر پڑھ کر پبلک پر دھاک بٹھاسکوں۔

اور آپ کی ساحل والی بات سے مجھے لال جی پانڈے یاد آگئے جنہوں نے وہ نغمہ لکھا تھا،

منزلوں پہ جاکے لٹتے ہیں دلوں کے کارواں
کشتیاں ساحل پہ اکثر ڈوبتی ہیں پیار کی۔۔۔۔۔

ٹیں ٹِیں ٹِیں ٹِیں ٹِیں ٹِیں ٹِن ٹِن
ٹِیں ٹِیں ٹِیں ٹِیں ٹِیں ٹِیں ٹِن ٹِن

منزلیں اپنی جگہ ہیں راستے اپنی جگہ۔۔ وغیرہ وغیرہ

Naadim!
06-05-2011, 12:14 PM
بہت شکریہ ندیم بھائی۔۔۔۔زبردست انٹرویو ہے اور میں نے ایک ہی نشت میں مکمل پڑھ لیا۔۔۔۔۔۔۔۔بہت عرصے بعد اتنی اچھی تحریر دیکھنے کو ملی۔۔۔۔۔ پڑھنے کے بعد پہلا خیال یہ آیا کہ اسے کاپی پیسٹ کر کے ایک مضمون کی شکل دی جا سکتی ہے۔۔۔۔ سب باتوں میں بہت ربط ہے۔۔۔۔بہت ہی خوب!

شکریہ تو آپکا بنتا ہے آمنہ سِس جو آپ نے وقت نکال کر پڑھا، پسند کیا اور بہت اچھے سے مشورے سے بھی نوازا۔ :):)

Naadim!
06-05-2011, 12:16 PM
جوابات کے لئے شکریہ نادم بھائی۔
ابھی پورا انٹرویو پڑھنے کے بعد ہی وضاحت طلب کر سکوں گی۔۔۔ بشرط موقع(کے ای ایس سی کی جانب سے):(۔

کے ای ایس سی کی شان میں جب بھی کچھ فرمایا کریں تو دو چار اچھی اچھی باتیں میری طرف سے بھی شامل کرلیا کریں :cool:

Naadim!
06-05-2011, 12:18 PM
ندیم بھائی۔ ۔ ۔
میں بھی سوالات کی لسٹس جمع کر رہا ہوں۔ ۔ ۔
بس پرسوں فارغ ہو لوں یک مشت داغوں گا۔
;d

یو ٹو فروٹس :o:(

Naadim!
06-05-2011, 12:20 PM
بہت خوب ندیم بھائی۔۔
بڑے خوبصورت انداز میں تمام جوابات دیے ہیں۔۔ اور واقعی بوریت ختم کرنے کے لیے اکسیر ہے یہ انٹرویو8):)

[/SIZE]

شکریہ ضحٰی آپی۔ ;d

Gul Rehna
06-05-2011, 12:23 PM
بھائی۔۔۔ بہت ہی ذبردست انٹرویو جا رہا ہے۔۔ بس جلدی جلدی باقی سوالوں کے جواب بھی دیں

Naadim!
06-05-2011, 12:24 PM
بہت بہت شکریہ ندیم بھیا آپ نے بڑے اچھے جواب دیئے ۔بندے آپ بھی کچھ خاص ہیں ;d

بھی کا مطلب ہوا کہ آنجناب کی اپنے متعلق بھی یہی رائے ہے۔ گویا میری طرح آپ بھی اس قول کے قائل ہیں8) http://rlv.zcache.com/always_remember_youre_unique_just_like_everyone_po stcard-p239873592019609043qibm_400.jpg

Naadim!
06-05-2011, 12:38 PM
;d;d
بہت مزے کے جواب دیئے ہیں اور سچے بھی لگتے ہیں۔

مذید سوال سوچنے والی سمائیلی۔ میں نے اب مذید بھی پوچھنے ہیں، ہیں جی، ہاں جی۔

یہ شعر کا خیال میرا بھی ہے تبھی پوچھا نا۔

واہ واہ کیا سمجھانے کا طریقہ ہے۔ دماغ گھمانے والا، ہیں جی۔

اچھااااااااااااا تو ایسا کریں کہ زندگی پر دو تین جملوں کی تقریر کریں فٹافٹ۔

میرے عزیز ساتھیو، حاضرین محفل اور جناب صدر، میری آج کی تقریر کا عنوان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زندگی۔

سب سے پہلے تو ایک شعر سنیں نا ذرا

اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

اب بتائیں آپ، آپ کو سیریسلی لگتا ہے کہ اس شعر کے بعد مزید اس موضوع پر کچھ کہنے سننے کی ضرورت باقی رہ گئی؟ نہیں لگتا نا! ارے یہ ایسے منہ کھول کر اور آنکھیں پھاڑ پھاڑ کرکیوں گھور رہے ہیں سب مجھے ۔ اگر لگتا ہے تو کہہ دیں کہ لگتا ہے، نہیں لگتا تو بھی صاف صاف بتائیں۔ چلیں شاباش ہاتھ کھڑے کریں وہ لوگ جن خیال میں اس شعر کے بعد مزید کچھ کہنا فضول ہوگا اور یہ کہ اتنی زبردست اور جامع تقریر پر آپ کے بھائی کو پہلا انعام ملنا چاہیے؟ ہیں، کوئی ہاتھ نہیں کھڑا ہوا۔ مجھے پہلے ہی پتہ تھا کہ یہاں ٹیلنٹ کی کوئی قدر نہیں ہے۔ ::)

Naadim!
06-05-2011, 12:42 PM
السلامُ علیکم
نادم بھائی کدھر گئے~؟

اپُن اُدھر اِچ ہے جِدھر سے اپُن کو
کچھ اپُن کی کھبر بھی نہیں آتی ::)

HJaved
06-05-2011, 01:00 PM
میرے عزیز ساتھیو، حاضرین محفل اور جناب صدر، میری آج کی تقریر کا عنوان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زندگی۔

سب سے پہلے تو ایک شعر سنیں نا ذرا

اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

اب بتائیں آپ، آپ کو سیریسلی لگتا ہے کہ اس شعر کے بعد مزید اس موضوع پر کچھ کہنے سننے کی ضرورت باقی رہ گئی؟ نہیں لگتا نا! ارے یہ ایسے منہ کھول کر اور آنکھیں پھاڑ پھاڑ کرکیوں گھور رہے ہیں سب مجھے ۔ اگر لگتا ہے تو کہہ دیں کہ لگتا ہے، نہیں لگتا تو بھی صاف صاف بتائیں۔ چلیں شاباش ہاتھ کھڑے کریں وہ لوگ جن خیال میں اس شعر کے بعد مزید کچھ کہنا فضول ہوگا اور یہ کہ اتنی زبردست اور جامع تقریر پر آپ کے بھائی کو پہلا انعام ملنا چاہیے؟ ہیں، کوئی ہاتھ نہیں کھڑا ہوا۔ مجھے پہلے ہی پتہ تھا کہ یہاں ٹیلنٹ کی کوئی قدر نہیں ہے۔
شعر تو واقعی زبردست ہے مگر تقریر کے ساتھ کام کر گئے نا آپ، ہیں جی۔ مگر پاس ہو گئے آپ۔ مبارکاں مبارکاں۔

ایک پوائنٹی میڈل ملے گا مگر انٹرویو ختم ہونے کے بعد ان شاء اللہ۔ ہیں جی، ہاں جی۔

KishTaj
06-05-2011, 01:40 PM
میرے عزیز ساتھیو، حاضرین محفل اور جناب صدر، میری آج کی تقریر کا عنوان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زندگی۔

سب سے پہلے تو ایک شعر سنیں نا ذرا

اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

اب بتائیں آپ، آپ کو سیریسلی لگتا ہے کہ اس شعر کے بعد مزید اس موضوع پر کچھ کہنے سننے کی ضرورت باقی رہ گئی؟ نہیں لگتا نا! ارے یہ ایسے منہ کھول کر اور آنکھیں پھاڑ پھاڑ کرکیوں گھور رہے ہیں سب مجھے ۔ اگر لگتا ہے تو کہہ دیں کہ لگتا ہے، نہیں لگتا تو بھی صاف صاف بتائیں۔ چلیں شاباش ہاتھ کھڑے کریں وہ لوگ جن خیال میں اس شعر کے بعد مزید کچھ کہنا فضول ہوگا اور یہ کہ اتنی زبردست اور جامع تقریر پر آپ کے بھائی کو پہلا انعام ملنا چاہیے؟ ہیں، کوئی ہاتھ نہیں کھڑا ہوا۔ مجھے پہلے ہی پتہ تھا کہ یہاں ٹیلنٹ کی کوئی قدر نہیں ہے۔ ::)
ارے واہ۔
اتفاق سے میرے انٹرویو میں بھی کچھ ایسا ہی لکھا ہوا ہے ہی ہی ہی ہی۔
یہ وش آپی کے سوال کے جواب میں لکھا تھا اور اس وقت یہ شعرمیرے سگنیچر میں لکھا ہوا تھا۔

[quote=KishTaj;1120848]
زندگی کا مقصد؟
میرا سگنیچر کہ

اپنے لیئے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا
یہ امی نے مجھے میری سالگرہ پر میری ڈائری میں گفٹ کیا تھا۔

Naadim!
06-05-2011, 01:42 PM
کاپی پیسٹ والے چل رہے تھے یہ والے تو۔۔۔ اب میری طرف سے بھی کچھ۔۔۔~:p۔

کارٹون دیکھتے ہیں؟ کونسا پسند ہے؟

اب پِکسر والوں کی اینیمیٹڈ موویز زیادہ شونق سے دیکھتے ہیں۔ اب تک سب سے زیادہ دی انکریڈیبلز اچھی لگی ہے۔ بچپن اور لڑکپن میں سارے ہی کارٹونز شونق سے دیکھتے رہے ہیں۔ یادش بخیر، ایک زمانے میں تو بڑے ہوکر اپنی کارٹون موویز بنانے کا ارادہ بھی رکھتے تھے

بچپن میں کہانیاں سنتے یا پڑھتے تھے بچوں والی ۔۔۔؟

اوہو۔ ایسی ویسی۔ اتنی پڑھی ہیں کہ حساب نہیں۔ ابا جی کو زیادہ پسند نہیں تھا کہانیاں پڑھنا اور ہمیں سب سے زیادہ یہی کام پسند تھا تو چھت پر اور گھر کے دوسرے کونے کھدروں میں چھپ کر پڑھتے تھے یا پھر رات کو زیرو کے بلب کی روشنی میں۔ نظریں بھی اسی چکر میں کمزور ہوئیں۔

صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟

تیار ہوکر کہیں جانے کے علاوہ سب کچھ ۔

اگر زیادہ سے زیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گے؟

سیب

جب بیمار ہوتے ہیں تو کیا چڑچڑے ہوجاتے ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟

چڑچڑے نہیں ہوتے۔ مزید سست ہوجاتے ہیں۔ بولے تو فل ٹُناری میں آجاتے ہیں۔

کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلے ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟

اب کافی عرصہ ہوگیا۔ پہلے سب کھیلا کرتے تھے۔ لڈو، کیرم، کروڑ پتی، ڈرافٹ، وغیرہ، وغیرہ، وغیرہ۔،

گھر داری پسند ہے ، گھرداری کے کونسے کاموں سے بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں زیادہ؟

کپڑے استری کرنا پسند ہے، دھونا ذرا مشکل کام لگتا ہے اور تہہ کرنے بالکل نہیں آتے۔ کبھی کبھی موڈ میں آئے تو صفائی ستھرائی بھی ٹھیک ٹھاک کرلیتے ہیں۔ برتن بھی اچھے دھولیتے ہیں بلکہ جتنے زیادہ خراب ہوں دھونے میں اتنا مزہ آتا ہے اگرچہ کہ گھر میں اس کام کی نوبت کم ہی آتی ہے۔ زیادہ تر جماعتوں میں نکل کر ہی اتفاق ہوتا ہے۔

روٹی پکانا آتی ہے؟ کبھی ٹرائی کی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔؟

بالکل نہیں آتی۔ ایک آدھ بار گھر پر کوئی نہیں تھا توکوشش کی تھی مگر آٹا ہی نہیں گوندھا گیا۔

بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نہ ہو، ،ون اردو یا نیٹ کی سہولت یا
بجلی نہ ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گے؟

کچھ پڑھنے کو میسر ہوا اگر تو پھر کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔ کیسی اور کہاں کی بوریت۔ اگر یاد آجائے ایسے میں تو تلاوت، ذکرواذکار یا نوافل میں بھی مشغول ہوسکتے ہیں گو کہ ایسا ہوتا کم ہے۔ تیسرا آپشن یہ ہے کہ اپنا سیکنڈ موسٹ فیورٹ شعر ۔۔۔۔ کس کس کو دیکھیے، کس کس کو روئیے: آرام بڑی چیز ہے منہ ڈھک کے سوئیے۔۔۔ پڑھیں گے اور لگے ہاتھوں اس پر عمل بھی کرڈالیں گے۔

نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹے رہتے ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟

جب لیٹ جاتے ہیں تو زیادہ تر فوراً آجاتی ہے۔ اب ہم لیٹتے ہی کم کم ہیں تو اس میں نیند بیچاری کا قصور تو نہ ہوا نا۔

قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتے ہیں یا ایسے ہی؟

دونوں طرح۔

اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتے ہیں یا؟

بہت مذاق اڑاتے ہیں۔

کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے زیادہ ہیں؟

سفید، آسمانی، ہلکا سرمئی۔

بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کرتے ہیں؟

بارش بہت پسند ہے۔ کبھی بھیگ کر انجوائے کرتے ہیں اور کبھی دور سے دیکھ کر۔ موڈ موڈ پر منحصر ہے۔

اندھیرے میں کتنی بار کسی چیز(در و دیوار وغیرہ) سے ٹکراچکے ہیں۔۔۔؟

بے شمار بار۔ ہزاروں نہیں تو سینکڑوں بار تو ضرور۔

گھر کے بچوں یا محلے کے چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں؟

پہلے پڑھاتے رہے ہیں۔

[RIGHT]کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔۔ پکنک پر جاتے ہیں؟ سیر و تفریح کے لیئے آپ کی نظر میں سب سے بہترین جگہ؟

دیکھنے کی حد تک سب جھولے پسند ہیں۔ بیٹھنے کیلیے کوئی نہیں۔ باقاعدہ پکنک پر کم ہی جانا ہوتا ہے۔ ویسے ہفتے میں دو تین بار علاقے سے باہر نکلنا ہوتا ہے اور ہر بار پکنک کا سا مزہ آتا ہے۔ کراچی میں قریباً سب ہی ساحلی مقامات پکنک کے لیے اچھے ہیں۔ اب فارم ہاؤسز بھی اس اعتبار سے اچھا آپشن بن گئے ہیں۔

کیا کبھی اونٹ، بگی، ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟

شاید اونٹ کی نہیں کی۔ باقی سب کی سواری کی ہے مگر بچپن میں۔

سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟

گزارے لائق آتی ہے۔ زیادہ تر سوئمنگ پول میں ہی کی ہے۔ اس حوالے سے ایک مزے کا واقعہ بھی یاد آگیا۔ بارہ تیرہ سال پہلے کی بات ہے کہ دو کزنز کے ساتھ سوئمنگ پول جانے کا پروگرام بن گیا۔ ان دونوں کو بالکل نہیں آتی تھی۔ مجھے خود کافی عرصہ ہوچکا تھا سوئمنگ کیے ہوئے اور بھول گیا تھا کہ میری اپنی سوئمنگ بھی اتنی اچھی نہیں۔ اس لیے تھوڑی دیر تک ان کے ساتھ چار فٹ والے پول میں شپڑ شپڑ کرنے کے بعد میں نے کہا اچھا بھئی بچو، تم یہیں کھیلو، ہم تو چلے بڑے پول میں۔ ذرا غور سے دیکھنا کہ سوئمنگ کی کس طرح جاتی ہے۔ پھر جاکر مزے سے بڑے پول میں جو دس فٹ گہرا تھا، ڈائیو ماری اور اطمینان سے ہاتھ پاؤں چلاتے ہوئے دوسرے کونے کی طرف بڑھنے لگے۔ کچھ دیر تو معاملہ ٹھیک رہا پھر احساس ہوا کہ تیس فٹ کا فاصلہ طے کرنے میں اتنا وقت نہیں لگنا چاہیے۔ مزید غور کرنے پر اندازہ ہوا کہ میں آگے بڑھنے کی بجائے ایک ہی جگہ کھڑے ہاتھ پاؤں ہلا رہا ہوں اور کیونکہ پیڈلنگ بھی ٹھیک طرح نہیں آتی اس لیے اگر یہ صورتحال برقرار رہی اور آگے کے سفر کا آغاز نہ ہوسکا تو جلد ہی نیچے کا سفر شروع ہوجائے گا۔ وہ تو بھلا ہو قریب سے گزرتے ایک لڑکے کا جس نے صورتحال کو بھانپ کر میرا بازو پکڑ لیا اور اپنے ساتھ کھینچ کر آگے لے گیا ورنہ معاملہ کچھ کا کچھ بھی ہوسکتا تھا۔ اب یہ کوئی نہ پوچھے پلیز کہ جن دو حضرات کو بھرم دے کر یہ کارنامہ انجام دینے چلا تھا، انہوں نے میرا کس کس طرح اور کتنے عرصے تک ریکارڈ لگایا۔

KishTaj
06-05-2011, 01:43 PM
کے ای ایس سی کی شان میں جب بھی کچھ فرمایا کریں تو دو چار اچھی اچھی باتیں میری طرف سے بھی شامل کرلیا کریں :cool:
بھائی فورم پر اجازت نہیں ہے نہ "اُس طرح کی اچھی اچھی باتیں" لکھنے کی۔;)۔

KishTaj
06-05-2011, 01:53 PM
کارٹون دیکھتے ہیں؟ کونسا پسند ہے؟

اب پِکسر والوں کی اینیمیٹڈ موویز زیادہ شونق سے دیکھتے ہیں۔ اب تک سب سے زیادہ دی انکریڈیبلز اچھی لگی ہے۔ بچپن اور لڑکپن میں سارے ہی کارٹونز شونق سے دیکھتے رہے ہیں۔ یادش بخیر، ایک زمانے میں تو بڑے ہوکر اپنی کارٹون موویز بنانے کا ارادہ بھی رکھتے تھے

ویسے یہ شوق کو شونق لکھنے کا شوق کب سے ہوا؟

صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
تیار ہوکر کہیں جانے کے علاوہ سب کچھ ۔

پھر تو آپ کو "پوستی" کہنا چاہئے;d۔

جب بیمار ہوتے ہیں تو کیا چڑچڑے ہوجاتے ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
چڑچڑے نہیں ہوتے۔ مزید سست ہوجاتے ہیں۔ بولے تو فل ٹُناری میں آجاتے ہیں۔

اوہ اچھا ٹُن ہونے کی سپر لیٹوو ڈگری۔ ٹھیک ہے جی۔

روٹی پکانا آتی ہے؟ کبھی ٹرائی کی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔؟

بالکل نہیں آتی۔ ایک آدھ بار گھر پر کوئی نہیں تھا توکوشش کی تھی مگر آٹا ہی نہیں گوندھا گیا۔

ہی ہی ہی ہی۔ ضرور آپ نے اسکی لئی بنا دی ہوگی;d۔

نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹے رہتے ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟

جب لیٹ جاتے ہیں تو زیادہ تر فوراً آجاتی ہے۔ اب ہم لیٹتے ہی کم کم ہیں تو اس میں نیند بیچاری کا قصور تو نہ ہوا نا۔

بھائی کب سے آپ ٹُن ہونے، صبح جلدی اٹھ کر تیار نہ ہو کر جانے، اور "منہ ڈھک کے سویئے" کی باتیں کر رہے ہیں اور اب یہ فرما رہے ہیں کہ ہم لیٹتے ہی کم کم ہیں، یعنی آپ جب زیادہ زیادہ لیٹیں گے تب کیا حال ہوگا۔
فکر مند ہونے والی اسمائلی۔
لگے ہاتھ ایک سوال بھی کر لیتی ہوں۔
آپ سُستی کسے کہتے ہیں؟;d۔

KishTaj
06-05-2011, 01:58 PM
گزارے لائق آتی ہے۔ زیادہ تر سوئمنگ پول میں ہی کی ہے۔ اس حوالے سے ایک مزے کا واقعہ بھی یاد آگیا۔ بارہ تیرہ سال پہلے کی بات ہے کہ دو کزنز کے ساتھ سوئمنگ پول جانے کا پروگرام بن گیا۔ ان دونوں کو بالکل نہیں آتی تھی۔ مجھے خود کافی عرصہ ہوچکا تھا سوئمنگ کیے ہوئے اور بھول گیا تھا کہ میری اپنی سوئمنگ بھی اتنی اچھی نہیں۔ اس لیے تھوڑی دیر تک ان کے ساتھ چار فٹ والے پول میں شپڑ شپڑ کرنے کے بعد میں نے کہا اچھا بھئی بچو، تم یہیں کھیلو، ہم تو چلے بڑے پول میں۔ ذرا غور سے دیکھنا کہ سوئمنگ کی کس طرح جاتی ہے۔ پھر جاکر مزے سے بڑے پول میں جو دس فٹ گہرا تھا، ڈائیو ماری اور اطمینان سے ہاتھ پاؤں چلاتے ہوئے دوسرے کونے کی طرف بڑھنے لگے۔ کچھ دیر تو معاملہ ٹھیک رہا پھر احساس ہوا کہ تیس فٹ کا فاصلہ طے کرنے میں اتنا وقت نہیں لگنا چاہیے۔ مزید غور کرنے پر اندازہ ہوا کہ میں آگے بڑھنے کی بجائے ایک ہی جگہ کھڑے ہاتھ پاؤں ہلا رہا ہوں اور کیونکہ پیڈلنگ بھی ٹھیک طرح نہیں آتی اس لیے اگر یہ صورتحال برقرار رہی اور آگے کے سفر کا آغاز نہ ہوسکا تو جلد ہی نیچے کا سفر شروع ہوجائے گا۔ وہ تو بھلا ہو قریب سے گزرتے ایک لڑکے کا جس نے صورتحال کو بھانپ کر میرا بازو پکڑ لیا اور اپنے ساتھ کھینچ کر آگے لے گیا ورنہ معاملہ کچھ کا کچھ بھی ہوسکتا تھا۔ اب یہ کوئی نہ پوچھے پلیز کہ جن دو حضرات کو بھرم دے کر یہ کارنامہ انجام دینے چلا تھا، انہوں نے میرا کس کس طرح اور کتنے عرصے تک ریکارڈ لگایا۔

ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے بتادینے میں حرج بھی کیا ہے;d;d;d۔

Abeer
06-05-2011, 02:44 PM
السلام علیکم،
ندیم بھائی بہت بہت زبردست انٹرویو جا رھا ھے:):) اور سارے جوابات ھی بہت مزے کے ھیں، مزید کا بھی انتظار رھے گاِ آپ کے بارے میں جان کر کافی اچھا لگا،:) اور کئی جواب پڑھ کر تو بے اختیار ھی مسکراہٹ آ گئی ھےِ، خوش رھیںِ:)

تیسرا آپشن یہ ہے کہ اپنا سیکنڈ موسٹ فیورٹ شعر ۔۔۔۔
کس کس کو دیکھیے، کس کس کو روئیے
آرام بڑی چیز ہے منہ ڈھک کے سوئیے۔۔۔

یہ والا شعر مجھے بہت پسند آیا ھے اور آج سے میں اسے اپنا موسٹ فیورٹ بنا رھی ھوںِ8) ھا ھا

KishTaj
11-05-2011, 02:38 AM
یہ والا شعر مجھے بہت پسند آیا ھے اور آج سے میں اسے اپنا موسٹ فیورٹ بنا رھی ھوںِ8) ھا ھا
یعنی اب آپ کا زیادہ تر وقت بستر پر گزرا کرے گا;d؟

ضحٰی
12-05-2011, 11:19 PM
شکریہ ضحٰی آپی۔ ;d
~
یہ بھی اچھا لطیفہ ہے ویسے::);d

Naadim!
16-05-2011, 10:50 AM
ہر خاص و عام بشمول جملہ متاثرین و متعلقینِ انٹرویو ہٰذا کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ندیم عرف نون الف اَکا نادم بھائی شکریہ والے، از سببِ مشغولیتِ امتحاناتِ نصف دورانیہ مزید ہفتہ عشرہ سلسلہِ غیر حاضری کو برقرار رکھیں گے۔

اعلان ختم ہوا ~

KishTaj
19-05-2011, 08:21 PM

ہاہاہاہا۔۔۔۔ نادم بھائی کوئی بات نہیں۔۔۔
ہم بھی غور فرما چکے ہیں اور آپ کے انٹرویو کے جملہ حقوق "کچھ" عرصے کے لئے امتحان گاہ میں محفوظ کرنے پر رضا مند ہیں۔۔

iram.dar
19-05-2011, 08:36 PM
ہاہاہاہا۔۔۔۔ نادم بھائی کوئی بات نہیں۔۔۔
ہم بھی غور فرما چکے ہیں اور آپ کے انٹرویو کے جملہ حقوق "کچھ" عرصے کے لئے امتحان گاہ میں محفوظ کرنے پر رضا مند ہیں۔۔

yeh top wala post urdu main hai ..??????
mujhe laga arabic hai..

Prince Ijaz
20-05-2011, 09:47 AM
ہر خاص و عام بشمول جملہ متاثرین و متعلقینِ انٹرویو ہٰذا کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ندیم عرف نون الف اَکا نادم بھائی شکریہ والے، از سببِ مشغولیتِ امتحاناتِ نصف دورانیہ مزید ہفتہ عشرہ سلسلہِ غیر حاضری کو برقرار رکھیں گے۔

اعلان ختم ہوا ~

ہاہاہاہا۔۔۔۔ نادم بھائی کوئی بات نہیں۔۔۔
ہم بھی غور فرما چکے ہیں اور آپ کے انٹرویو کے جملہ حقوق "کچھ" عرصے کے لئے امتحان گاہ میں محفوظ کرنے پر رضا مند ہیں۔۔

yeh top wala post urdu main hai ..??????
mujhe laga arabic hai..

آپکو اپنی آنکھوں کا علاج کرانا چاہیے، اور عربی والی عینک استعمال کرنی چاہیے۔ تب ہی اصل لکھائی اصل حالت میں نظر آئے گی;d۔

Naadim!
31-05-2011, 11:04 AM
صاحبان، قدردان، مہربان اور عزیزان و محترمان۔ یہ بندہ نادان المعروف نادمِ نیم جان ایک بار پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہے چنانچہ توقع کی جاسکتی ہے کہ باقیماندہ جوابات جلد یا بدیر صفحاتِ فورم پر پیش ہونا شروع ہوجاویں گے۔ 8)

KishTaj
05-06-2011, 08:29 PM

مشکور و منتظر ہیں۔

HJaved
13-06-2011, 03:52 AM
نادم بھائی جواب لکھیں نا۔ ابھی تو مذید سوال بھی پوچھنے ہیں۔ ذرا سستی پر بھی نادم ہو جائیں۔

Naadim!
13-06-2011, 04:03 AM
اوہ ہاں۔ لگ رہا ہے کہ باقی کی قوم چاہے ضروری کام سے اگلے دس بیس سال مزید سوتی رہے، کم از کم مجھے تو اس بے چارے انٹریو کی ہی خاطر خوابِ غفلت سے بیدار ہو جانا چاہیے۔

اٹھو نادم آنکھیں کھولو
بستر چھوڑو اور منہ دھو لو

وغیرہ وغیرہ۔

HJaved
13-06-2011, 04:23 AM
ہاں بالکل آپ تو کم از کم جاگ جائیں نا۔ ہیں جی۔

چلیں جلدی سے جواب لکھیں کہ مذید سوال آئیں پھر ان شاء اللہ۔

HJaved
13-06-2011, 04:50 AM
ہاسپٹل جا کے کیسا محسوس کرتے ہیں؟
زندگی میں جدوجہد کی اہمیت زیادہ ہے کہ تعلقات کی۔ یعنی آپ کسے دیں گے ان دو میں اہمیت۔
ایک خواب جو سچا ثابت ہوا؟
ایک عادت جس کی وجہ سے ندامت اٹھانی پڑی؟
اپنا کوئی پسندیدہ محاورہ،اقوال ذریں، اقتباس بتائیں۔
باقی آئندہ کہ جانا ہے ابھی۔

Naadim!
13-06-2011, 12:39 PM
پسندیدہ کھانے کون سے ہیں۔

کہاں تک سنو گے، کہاں تک سناؤں۔

کیا کبھی فوڈ اسٹریٹ کراچی کا دورہ کیا۔

فوڈ اسٹریٹ بولے تو برنس روڈ؟ آہو جی۔ بہت مرتبہ۔ دو دن قبل بھی اس گلی سے گزر ہوا تھا۔

پھلوں میں کون سے پھل پسند ہیں۔

ایک تو کلہاڑی کا پھل بہت پسند ہے۔ کئی بار اپنے پیروں پر مار بھی چکے ہیں۔ کھانے والے پھلوں میں ابھی تو خخ خخ خخ خوبانی اور چچ چچ چچ چیکو یاد آرہے ہیں۔

اور کون سا پھول سب سے زیادہ پسند ہے۔

وہی جسے چاہے جس نام سے بھی پکار لو، خوشبو گلاب کی ہی آتی ہے۔

تحفوں کا لین دین کرنے سے محبت بڑھتی ہے۔اس پر کتنا یقین ہے۔ اور کیا اس پر عمل کرتے ہیں۔

جی بالکل یقین رکھتے ہیں اور عمل بھی کرنے کی حتی الوسع، حتی المقدور، حتی الامکان کوشش کرتے ہیں۔

کیا جانور رکھے ہوئے۔ کون سا جانور فیورٹ ہے۔

گھر میں ایکویریم ہے جس میں کچھ پیاری پیاری مچھلیاں امن سکون سے زندگی بسر کرتی ہیں۔ ان کے علاوہ گاہے بگاہے مختلف انواع و اقسام کی بلیاں بھی ڈیرہ جما لیتی ہیں جنہیں بمشکل قابو کرکے دور دراز علاقوں میں چھوڑ کر آنا پڑتا ہے۔ کھڑکیوں پر بنے چھجوں پر بہت سے کبوتروں نے بھی آشیانے بنا رکھے ہیں جو کبھی کبھار کمروں میں بھی آجاتے ہیں۔

دودھ اور لسی میں سے آپ کی چوائس کیا ہو گی۔

دونوں پیش کرکے دیکھ لیں۔ خود ہی دودھ کا دودھ اور لسی کی لسی ہوجائے گی۔

کون سے کھیل پسند ہیں۔

جو ہے سب کو پسند، وہ ہے مجھ کو پسند ۔ یہی اپنے کرکٹ، ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور لان ٹینس وغیرہ۔

کیا کبھی کبڈی کھیلی۔

لاحول پڑھیں جی۔

آپ نے زندگی میں کون کون سی جگہوں پہ یادگار وقت گزارا؟

ایک دن پورا گلشن تھانے میں گزارا تھا۔ سرسید یونیورسٹی کے باہر بس جلائی گئی تھی۔ جلانے والے تو پتلی گلی سے نکل لیے۔ تماشا دیکھنے والے بہت سے طالبعلموں کو پُلس پکڑ کر لے گئی۔ تماش بینوں میں ایک ماموں زاد بھی شامل تھا۔ اس بلونگڑے کے چکر میں سارادن گلشن اقبال پولیس اسٹیشن(یہی اپنے ایکسپو سینٹر کے برابر والا) کے باہر دوسرے ان گنت انکل آنٹیز اور بھائی باجی لوگ کے ہمراہ ادھر ادھر فون کالز گھماتے گزرا تھا کہ شاید کوئی چکر چل جائے، کوئی جُگاڑلگ جائے۔ کچھ کی جگاڑیں زیادہ تگڑی تھیں تو وہ گھنٹے ڈیڑھ میں ہی اپنے سپوتوں کو حوالات سے مکھن میں سے بال کی طرح نکلوا کر لے گئے۔ باقیوں کو رات گئے جاکر رہائی نصیب ہوئی۔

کس شہر میں بار بار جانا چاہیں گے؟

ہے ایک شہر۔

ڈائجسٹ پڑھتے تھے یا نہیں۔ اگر ہاں تو کون کون سے؟

شاید ہی کوئی ڈائجسٹ ہو جو پاکستان میں شایع ہوتا ہو اور نظر سے نہ گزرا ہو۔ لیکن جن کا معیار بالکل ہی گیا گزرا ہوتا ہے انہیں ایک دو بار کے بعد زحمت نہیں دی۔ معراج رسول صاحب کے زیر ادارت طبع ہونے والے تینوں جریدوں سسپنس، جاسوسی ڈائجسٹ اور سرگزشت کو بہتر سمجھا جاسکتا ہے۔ جب میں نے ڈائجسٹ پڑھنا شروع کیے تبتک شکیل عادل زادہ صاحب کا سب رنگ ڈائجسٹ شاعت کے تعطل کا شکار ہوچکا تھا لیکن جتنا بھی پڑھا، کہانیوں کا معیار بلند پایا۔ ان کے علاوہ مختلف ادوار میں اردو ڈائجسٹ، سیارہ ڈائجسٹ اور سائنس ڈائجسٹ کی بھی خوب ورق گردانی کرتے رہے ہیں۔

لڑتے تھے دوسرے بچوں سے؟ پٹائی کی ہے کسی کی؟

مشہور لڑائیاں تین چار ہی ہیں جن میں سے دو کا احوال بیان کیے دیتے ہیں۔

پہلی ہوئی تھی اقبال عرف بالی سے۔ وجہ نزاع تھی ہماری کرکٹ پچ پر فریق مخالف کا ناجائز قبضہ۔ اتفاق سے لڑائی کے دوران اگلے کی گردن ہمارے دائیں بازو کے شکنجے میں فِٹ ہوگئی اور ہم نے موقع سے فائدہ اٹھا کر چھ آٹھ زبردست لیفٹ پنچ بالی صاحب کے تھوبڑے پر رسید کرکے انہیں ناک آوٹ کردیا۔ اس پر اپنی ٹیم کی طرف سے خوب واہ واہ ہوئی مگر کچھ دیر میں جب الٹا ہاتھ سوج کر کُپا ہوگیا تو گڑبڑ کا احساس ہوا۔ ایک آدھ دن آیوڈیکس کی مالش کی مگر افاقہ نہ ہوا۔ ڈاکٹر انکل کو دکھانے پر انہوں نے فی الفور ایکس رے لینے کی ہدایت کی اور اگلے دن کنفرم ہوگیا کہ جوشِ مکہ بازی میں ہم اپنی شہادت کی انگلی کا جوڑ فریکچر کرواچکے ہیں۔

دوسری ہوئی تھی پتنگ لوٹنے کے چکر میں۔ اچھی بھلی پکڑ لی تھی ہم نے، تھا بھی بڑا والا گڈا جو بائی چانس ہی بچوں کے ہاتھ لگتا تھا۔ میاں اسلام الدین خان جو ہمارے ساتھ ساتھ ہی دوڑ رہے تھے، انہوں نے ہمارے ہاتھ سے چھین کر پھاڑ دی۔ ہم نے دیا ایک الٹے ہاتھ کا جھانپڑ منہ پر۔ وہ حضرت جواب میں غراتے ہوئے تیرے کو نئی چوڑے گا کا نعرہ لگا کر ہم پر حملہ آور ہوگئے اور اس طرح فائٹ کی ابتدا ہوئی۔ اس والے پھڈے میں بہت مار کھائی، سمجھیں جان پر ہی بن آئی تھی۔ بس بچنا مقدر میں تھا تو ہمارے پڑوس کے ایک انکل کا وہاں سے گزر ہوگیا جنہوں نے بیچ بچاؤ کروادیا۔ وہ اسلام الدین خان چار چھ سال پہلے افغانستان میں قابض نیٹو افواج سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کے رتبے سے سرفراز ہوگئے۔ کبھی کبھی ہم بھی تھوڑا بہت فخر کرلیتے ہیں کہ اُن کی تربیت کے مراحل میں باالواسطہ طور پر ہم بھی کچھ نہ کچھ شریک رہے تھے۔

بچپن کا کوئی دوست جس سے اب بھی دوستی ہو؟

کئی ایک ہیں۔ ایک تو وہی ہیں جن کے توسط سے ون اردو سے واقفیت ہوئی ہے۔ کل کا سارا دن ان کے ساتھ گزرا ہے۔ ایٹریم کا پروگرام بھی بن رہا تھا مگر پھر اگلی بار کے لیے موقوف کردیا گیا۔

اگر آپ کو چانس ملے پرائمری کی کوئی کلاس دوبارہ پڑھنے کا تو کس کلاس میں بیٹھیں گے؟

تھری سے پہلے کی کوئی بھی کلاس۔ پڑھیں نہیں نا وہ اسی وجہ سے۔

KishTaj
13-06-2011, 12:58 PM
السلامُ علیکم
ندیم بھائی۔۔۔ آپ اتنے عمدہ جوابات دے رہے ہیں کہ اور سوالات ڈھونڈ رہی ہوں تاکہ مزید پڑھ سکوں۔۔۔
بہت خوب۔۔۔ یہاں (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=90500)بھی رونق بخشیں نا۔۔۔~۔

KishTaj
23-06-2011, 04:04 PM
انتظار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

HJaved
23-06-2011, 05:23 PM
آپ بڑے ہو کیا بننا چاہتے تھے؟ مطلب آپ کی خواہش کیا تھی۔ اب تو بڑے ہو چکے نا۔
آپ کے خیال میں بہترین پیشہ؟
آپ کے خیال میں بہترین خدمت ملک و قوم کی؟
آپ کے خیال میں بہترین شہری؟
آپ کے خیال میں بہترین تحریر کی خوبیاں؟
آپ کے خیال میں بہترین اندازِ تنقید؟
آپ کے خیال میں بہترین شہر پاکستان کا؟
آپ کے خیال میں بہترین لیڈر پاکستان کا؟ گزرے ہوئے پرانے لیڈرز کی بات کر رہی ہوں۔
آپ کے خیال میں بہترین موسم؟
آپ کے خیال میں بہترین دوست؟
آپ کے خیال میں بہترین انسان؟

Naadim!
25-06-2011, 12:50 PM
اگر کوئی پرانا دوست راستے میں مل جائے اور آپ آفس (کام) سے لیٹ ہو رہے ہوں تو کیا کریں گے۔ اس کو ملنے کا کوئی دوسرا وقت دیں گے یا آفس بتا دیں گے کہ آپ لیٹ ہو جائیں گے۔

یہ دوست پر بھی منحصر ہے اور کام کی نوعیت پر بھی۔ کوشش تو پہلی ترجیح دوست کو ہی دینے کی ہوگی لیکن بعض اوقات کام کی کمٹ منٹ پوری کرنا زیادہ اہم ہوتا ہے۔ ایسے میں دوست سے معذرت کرکے کوئی اور وقت مل بیٹھنے کا رکھ لیں گے۔ ویسے ایک نکتہ یہ بھی ہے کہ ضروری تو نہیں کہ راستے میں ملنے والا دوست فارغ سڑکیں ناپ رہا ہو۔ اسے بھی تو کام ہوسکتا ہے۔ ہاں کہ نہیں؟

کبھی دل کیا کہ کسی کو بہت ماریں۔ (مطلب پٹائی کریں)
۔
جی بالکل۔ اور کئی بار دل کی یہ انتہائی فطری خواہش خاطر خواہ طور پر پوری کرنے کا موقع بھی ملا ہے۔ خاص کر زمانہ استادی میں جو بھی طالبعلم اپنے اوپر جاتا محسوس ہوتا اس پر ہاتھ صاف کرنے میں کبھی آسرا نہیں کیا

تعلیم اور جاب ساتھ ساتھ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے ٹائم کو مینج کرنا اور بعض دفعہ سخت محنت اور کوشش کے باوجود کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جسکا نتیجہ ناکامی ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پل آیا ہے تو اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے ۔۔۔ بہت مایوس ہوتے ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا پہلے سے زیادہ محنت کرنے کا عزم کرتے ہیں
؟

کسی حد تک مایوسی تو ہوتی ہے مگر پھر نئے سرے سے بڑھ چڑھ کر محنت کا عزم کرلیتے ہیں۔

آج کے حالات و واقعات کی بیس پر اپنے آنے والے کل کے بارے میں کچھ سوچتے ہیں؟ (میرا مطلب فیوچر پلاننگ کرتے ہیں۔

بہت زیادہ نہیں۔ فطرت کے اعتبار سے آج میں زندہ رہنے والوں میں سے ہوں۔ اب کچھ عرصے سے فکرفردا نے کسی قدر اپنی طرف توجہ مبذول کرانی شروع کی ہے مگر پہلی ترجیح بدستور امروز ہے۔

اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گے ۔۔۔

مجھے تو نہیں لگتا کہ کبھی کسی نے میرا کوئی حق مارا ہو۔ ہاں مجھ سے ضرور دوسروں کی عمداً اور خطاً بے حساب حق تلفیاں ہوئی ہیں۔ اگراختیار چاہوں گا تو اس کا کہ مرنے سے پہلے سب کی تلافی ہوجائے یا پھر معافی مل جائے۔

آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔

اس حوالے سے خود کچھ قیاس آرائی کرنے سے مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ کے اس مضمون کا لنک دینا زیادہ مناسب سمجھتا ہوں۔ پوری بات سمجھنے کے لیے آخر تک پڑھنا بہت اچھا رہے گا۔
http://www.shariahprogram.ca/status-rights-women/sacrifices-of-women.shtml

کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتے ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال کئے تھے نہ تو تھوڑا سی تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )

آئینہ دیکھ کر تو کِنا سوہنا مینوں رب نے بنایا قسم کے نغمے یاد آتے ہیں۔ بہت چھوٹی عمر میں ڈر لگا کرتا تھا۔ ہوش سنبھالنے کے بعد سے بہت کم لگتا ہے۔ ایک بار قبرستان میں اکیلے رات گزارنے کی شرط لگا کر بغیر پوری کیے جیت چکا ہوں۔ جن سے لگائی تھی انہوں نے میرے قبرستان جانے سے پہلے ہی ڈر کے مارے ہار مان لی تھی۔ پھر سب نے پیسے ملا کر تکن چکہ اینڈ سپرائٹ کا کامبو نوش فرمایا تھا۔

آپ کنجوس ہیں یا فراغ دل ہیں ؟

فراغ دل تو نہیں ہیں۔ فراخ دل کہہ سکتے ہیں۔

اپنے آپ کو سب کے سامنے کوئی مشورہ یا کوئی نصیحت یا صلاح دینا چاہیں گے؟

سدھر جاؤ بڑے میاں اس سے قبل کہ وقت پورا ہو۔

Naadim!
25-06-2011, 02:08 PM
ہاسپٹل جا کے کیسا محسوس کرتے ہیں؟

انسان کی کم مائیگی اور بے چارگی کا احساس فزوں تر ہوجاتا ہے۔

زندگی میں جدوجہد کی اہمیت زیادہ ہے کہ تعلقات کی۔ یعنی آپ کسے دیں گے ان دو میں اہمیت۔

تعلقات کو۔ جدوجہد بھی تمام تر معبود اور اس کی مخلوق سے تعلق کو جوڑنے اور برقرار رکھنے کے لیے ہونی چاہیے۔

ایک خواب جو سچا ثابت ہوا؟

نیند میں دیکھا ہوا کوئی ایک بھی نہیں۔ جاگتی آنکھوں سے دیکھے ہوئے بہت سے۔ قابل ذکر دونوں ہی نہیں ہیں۔

ایک عادت جس کی وجہ سے ندامت اٹھانی پڑی؟

بھول جانے کی عادت۔ کچھ اعتبار سے فائدہ مند بھی ہے لیکن زیادہ تر بے عزتی خراب کرواتی ہے۔

KishTaj
18-08-2011, 06:31 AM
اتنے شاندار جوابات کے لئے ایک بار پھر مشکور ہوں نادم بھائی۔
مزید سوالات بھی منتظر ہیں۔
والسلام۔

KishTaj
17-10-2011, 03:37 AM
السلامُ علیکم
ارے یہ ویران کیوں~۔
کچھ مزید "کاپی شدہ" سوالات کے ساتھ حاضر ہوئی ہوں۔

کیا کسی کی چيز بغیر اجازت لیتے ہیں؟
کیا اپنی چيز بغیر اجازت لے لینا برداشت کرتے ہیں؟
اور کس کا لینا برداشت کرتے ہیں؟
شاپنگ کےلیے ضرورتا جاتے ہیں یا شوقیہ بھی ؟اور ونڈو شاپنگ کا شوق ہے؟
اور جتنی ضرورت ہو وہی لیتے ہیں یا 5 چيزيں لینے گئے تو 15،20 کےساتھ واپس آتے ہیں؟
اگر آپ نے کسی سے ادھار لیا ہو اور واپس نہ کیا ہو ۔ ۔ اسی دوران قرض خواہ سے آمنا سامنا ہوجاۓ تو کنی کترا جائیں گے یا آگے بڑھ کر خود پہل کریں گے؟ یا بس کچھ نہیں اگر نظرانداز بھی نہیں کریں گے تو گرمجوشی بھی نہیں دکھائیں گے؟
فارم کے کوئی ایسے ۲ ,۳، ممبرز جن سے بات کیے بنا دن نہ گزرے۔

کسی چیز کی بھاؤ تاؤ کرتے وقت کتنے فیصد کم قیمت ادا کرنے کا کہیں گے؟ رکشہ وغیرہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتے ہیں ؟ یا پتا بھی بیٹھ کر بتاتے ہیں پھر جو کرایہ بتائے وہی دے دیتے ہیں؟
کتوں سے ڈر لگتا ہے یا چھپکلی سے ڈرتے ہیں؟ یا دونوں ہی سے؟ کتنا زیادہ ؟

جانور ذبح کرلیتے ہیں خود؟

گوشت بھی بنانا آتا ہے یا ۔ ۔ ۔ بس کھانا;)؟

چائے میں میٹھا کتنا پسند ہے ، مطلب بہت میٹھی چائے یا بس ایویں؟

دودھ کیسا اچھا لگتا ہے؟ ٹھنڈا گرم؟ پھیکا یا کچھ ڈال کر؟
دوسروں کو مینج کرنا زیادہ بہتر آتا ہے یا خود کسی مینجر کے زیل کام کرتے ہوئے ٹیم کی طرح؟
بلیک ٹی، گرین ٹی اور آئسڈ ٹی اور کافی میں سے کیا کیا پیتے ہیں۔ ۔ اور زیادہ شوق سے کیا ۔ ۔ ۔
اور چائے اور کافی کیسی لیتے ہیں؟ اسٹرانگ ،لائٹ وغیرہ
چینی، نمک یا دونوں؟
آئسڈ ٹی "اگر" پیتے ہیں تو کون سا فلیور؟

نئی جگہ نیند آجاتی ہے؟
بیٹھے بیٹھے سو جاتے ہیں؟
کس وقت سونا زیادہ اچھا لگتا ہے؟
نیند سے آپکا من پسند کھانا کھانے کے لیے جگایا جائے تو۔۔۔۔۔؟
پراٹھا زیادہ شوق سے کھاتے ہیں یا سادہ روٹی؟
اور تازہ یا پہلے کی پکی ہوئی بھی؟
سردی اور گرمی میں سے کیا زیادہ محسوس کرتے ہیں؟
گرمی میں رضائی کے ساتھ اور بغیر پنکھے اے سی کے سونا اور سردی میں فل پنکھا اور بغیر رضائی کے سونا کیا آسان ہے؟
کیا چيز دسترخوان پر لازمی درکار ہوتی ہے ؟
کھانے میں رائتہ، اچار وغیرہ لازمی ۔ ۔ یا اضافی؟
کھانا ٹھنڈا بھی کھالیتے ہیں؟
رمضان میں سحری میں اٹھ جاتے ہیں آرام سے ؟
یا بغیر کھاۓ روزہ رکھ لیتے ہیں؟کہ کون اٹھے
سحری میں کیا چيز لازمی چاہیے ہوتی ہے؟

افطاری میں کیا ضروری سمجھتے ہیں ؟اور افطار مسجد میں کرتے ہیں یا دسترخوان سے جماعت کھڑی ہونے کے وقت اٹھتے ہیں؟

کبھی کسی خواب کی تعبیر معلوم کرنے کی کوشش کی؟

اگر آپ کو قبولیت کی گھڑی کا علم ہوجاۓ تو کون سی دعا کریں گے؟
خوشی کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟شور ڈال دیتے ہیں؟
رزلٹ آنے کے بعد کیا کرتے تھے؟ ٹریٹ کبھی دی گھر والوں کو یا دوستوں کو؟
بچپن میں کچھ جمع کرنے کا شوق تھا ؟ ٹکٹ، کنچے وغیرہ ؟
کوئی کہانی کتاب۔ ۔ ۔ کسی سے سن لینا زیادہ اچھا لگتا ہے یا خود پڑھنا؟
کوئی آپ کے ساتھ اخبار کتاب وغیرہ پڑھنے لگے تو کیا ردعمل ہوگا؟
چائے میں میٹھا کتنا پسند ہے ، مطلب بہت میٹھی چائے یا بس ایویں۔؟
آُپ کا دماغ کن حالات میں کام کرنا چھوڑ دیتا ھے؟ْ
کسی کام کو نہ کرنے کادل چاہے تو کیا بہانا کرتے ھیں؟
اگر آپ کو تانگہ اور جہاز دے دیا جائے تو کس کی ” ڈرائیونگ “ کرنا چاہیں گے؟
کسی ایسی خوبی پر آپ کی تعریف کی جاۓ جو آپ میں نہ ہو تو کیا تاثر ہوگا؟ یا کوئی ایسی برائی بیان کی جا رہی ہو جو نہ ہو تو؟
سردی اور گرمی میں سے کیا زیادہ محسوس کرتے ہیں؟
کسی کا شدت سے انتظار ھو تو وقت کس طرح کاٹتے ھیں؟
چاند، سورج یا مریخ، کس جگہ جانا پسند کریں گے؟
گھر کا کھانا پسند ہے یا باہر سے کھانا، اور باہر کھائیں کچھ تو گھر والوں کے لیے لے کر آتے ہیں؟

اگر صرف فاسٹ فوڈ دستیاب ہو تو کتنے دن اس پر گزارا کرلیں گے؟

غلطی ہوجائے تو مان لیتے ہیں؟ دل میں یا دوسرے کے سامنے بھی اعتراف کرلیتے ہیں ؟

تیز فہم ہیں؟
حاضر جواب ہیں ؟
کوئي کسی کام کی جلدی مچاۓ تو کیا ردعمل ہوتا ہے ؟
جلدی جلدی میں بھی کام صحیح کرلیتے ہیں یا اور دیر لگتی ہے ؟

ان میں سے کس کی لمبائی زیادہ لگے گی
1:- آٹا خریدنے کی لائن
2:- آخری تاریخوں میں بل جمع کروانے کی لائن

3:- سوالات کی لائن

کوئی متوجہ ہو کر بات نہ سنے تو کیسا لگتا ہے؟
کوئی آپ کی بات پر جوابی تاثر نہ دے تو کیا محسوس کرتے ہیں؟
آپ کی چھٹی حس کی رفتار کتنی تیز ہے ؟

کبھی کبھی دغا دے جاتی ہے یا اکثر؟

یا بس ٹک سوئی رہتی ہے
غصہ میں سخت سے سخت لفظ کون سا بولتے ہیں؟

کسی چيز کی ناپسندیدگی شدت کے ساتھ بتانا چاہیں تو کس لفظ کےساتھ بیان کرتے ہیں ؟
بات کے شروع میں تمہید باندھتے ہیں یا براہ راست کام کی بات؟

سیٹنگ بدلتے رہتے ہیں کمرے کی؟خود یا کسی اور سے؟ اور کتنے عرصے بعد؟

جو چيز جہاں سے لیتے ہیں کام کرتے کے وہیں رکھتے ہیں؟
چيزوں کی جگہ مقرر ہوتی ہے؟
رنگ کالز پر کیا ردعمل ہوتا ہے۔ ۔ خصوصا جب سوتے سے اٹھنا پڑے۔
کیا سونے سےپہلے رنگ آف کردیتے ہیں؟
فون کون اٹھاتا ہے آپ کے یہاں؟
فون اٹھا کر سب سے پہلے کیا بولتے ہیں؟
آپ کا دماغ کن حالات میں کام کرنا چھوڑ دیتا ھے
کسی کام کو نہ کرنے کادل چاہے تو کیا بہانا کرتے ھیں؟
فارمی بہنوں اور بھائیوں میں سے کس کا انٹرویو لینا چاہیں گے۔ ؟ ؟
تاریخ، طب، ادب، سائنس فلکیات ۔ ۔ ۔ کس سے زیادہ دلچسپی ہے؟
حس مزاح کیسی ہے ؟

Naadim!
20-10-2011, 03:15 PM
کیا کسی کی چيز بغیر اجازت لیتے ہیں؟

اگر معلوم ہو کہ جس کی چیز ہے اس کے برا ماننے کا امکان نہیں ہے تو لے لیتے ہیں۔

کیا اپنی چيز بغیر اجازت لے لینا برداشت کرتے ہیں؟

زیادہ تر معاملات میں بخوشی کرلیتے ہیں۔ ویسے کچھ ہوتا ہی نہیں ہے ہمارا تو کسی نے کیا لینا ہے۔ ہیں جی۔

اور کس کا لینا برداشت کرتے ہیں؟
کوئی بھی لے لے۔ کوئی چیز اگر میرے استعمال میں نہیں ہے اور کسی دوسرے کو فائدہ پہنچ رہا ہے تو یہ تو اچھی بات ہوئی نا۔ نہیں؟

شاپنگ کےلیے ضرورتا جاتے ہیں یا شوقیہ بھی ؟اور ونڈو شاپنگ کا شوق ہے؟

ضرورتاً۔ اور پہلی دکان سے جو پہلی چیز پسند آئے وہ زیادہ بھاؤ تاؤ کیے بنا لے لیتے ہیں۔اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ ونڈو شاپنگ خاص پسند نہیں ہے۔

اور جتنی ضرورت ہو وہی لیتے ہیں یا 5 چيزيں لینے گئے تو 15،20 کےساتھ واپس آتے ہیں؟

ضرورتوں کو محدود کر رکھا ہے اور جس تیزی سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اس کے پیشِ نظر اکثر پانچ کی نیت سے جاکر تین کے ساتھ واپس آنا پڑتا ہے۔

اگر آپ نے کسی سے ادھار لیا ہو اور واپس نہ کیا ہو ۔ ۔ اسی دوران قرض خواہ سے آمنا سامنا ہوجاۓ تو کنی کترا جائیں گے یا آگے بڑھ کر خود پہل کریں گے؟ یا بس کچھ نہیں اگر نظرانداز بھی نہیں کریں گے تو گرمجوشی بھی نہیں دکھائیں گے؟

کاروبار میں ادھار کا لین دین نہ چاہتے ہوئے بھی اکثر کرنا پڑتا ہے اور کوشش کے باوجود دونوں معاملات میں دیر سویر بھی ہو ہی جاتی ہے۔ ادائیگی میں دیر ہونے کا امکان ہو تو خفت تو محسوس ہوتی ہے لیکن الحمدللہ کبھی ایسی نوبت نہیں آئی کہ منہ چھپانا پڑا ہو۔ خود بتادیتے ہیں کہ کچھ دن مزید لگ سکتے ہیں مگر چنتا مکاوا ماڑا۔ بھاگنے والے نہیں ہیں اپن۔

فارم کے کوئی ایسے ۲ ,۳، ممبرز جن سے بات کیے بنا
دن نہ گزرے۔

کٹ ہی گئی جدائی بھی، کب یوں ہوا کہ مر گئے
تیرے بھی دن گزر گئے، میرے بھی دن گزرگئے

کسی چیز کی بھاؤ تاؤ کرتے وقت کتنے فیصد کم قیمت ادا کرنے کا کہیں گے؟ رکشہ وغیرہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتے ہیں ؟ یا پتا بھی بیٹھ کر بتاتے ہیں پھر جو کرایہ بتائے وہی دے دیتے ہیں؟

ایک سوچ ہے اس حوالے سے، کہ دوسروں کو اچھا نفع دیں گے تو پھر خود بھی کاروبار میں بہتر منافع کی امید رکھتے ہوئے اچھے لگیں گے۔ شاید یہ عجیب سی بات لگتی ہو مگر مجھے مکافاتِ عمل پر خاصے سے زیادہ یقین ہے۔

کتوں سے ڈر لگتا ہے یا چھپکلی سے ڈرتے ہیں؟ یا دونوں ہی سے؟ کتنا زیادہ ؟

چھپکلی سے ڈر نہیں لگتا، کراہت آتی ہے۔ کتوں سے بھی ڈر نہیں لگتا، پر وہ ذرا گھور کر دیکھتے ہیں تو احتیاطاً، بلکہ احتراماً ایک طرف ہوجاتا ہوں۔

جانور ذبح کرلیتے ہیں خود؟

مرغا مرغی کئے ہوں گے کبھی بہت پہلے۔ اب خاصے عرصے سے کوئی اتفاق نہیں ہوا۔ ویسے مسئلے والی کوئی بات تو نہیں ہے اس میں۔

گوشت بھی بنانا آتا ہے یا ۔ ۔ ۔ بس کھانا;)؟[/RIGHT]

گوشت بنانا مطلب؟ اگر کاٹ پیٹ صفائی تو نہیں۔ اتنی اچھی نہیں آتی۔

چائے میں میٹھا کتنا پسند ہے ، مطلب بہت میٹھی چائے یا بس ایویں؟

چائے ہی نہیں پسند

دودھ کیسا اچھا لگتا ہے؟ ٹھنڈا گرم؟ پھیکا یا کچھ ڈال کر؟

اب سادہ دودھ تو عرصہ ہوا نہیں پیا۔ ہاں کہیں آتے جاتے رستے میں پیاس محسوس ہوئی تو سافٹ ڈرنک پر فلیورڈ ملک کو ترجیح دیتا ہوں۔

دوسروں کو مینج کرنا زیادہ بہتر آتا ہے یا خود کسی مینجر کے زیل کام کرتے ہوئے ٹیم کی طرح؟

دونوں طرح سے گزارا ہوجاتا ہے۔ لیکن بس گزارا ہی، اس سے زیادہ نہیں۔

بلیک ٹی، گرین ٹی اور آئسڈ ٹی اور کافی میں سے کیا کیا پیتے ہیں۔ ۔ اور زیادہ شوق سے کیا ۔ ۔ ۔

کچھ بھی نہیں پیتے۔ چائے سے تو یہ چاروں ہی بہتر لگتے ہیں مگر پینے کا اتفاق خال خال ہی ہوتا ہے۔

نئی جگہ نیند آجاتی ہے؟

ہر جگہ آجاتی ہے۔ بس موڈ کم کم ہوتا ہے سونے کا۔

بیٹھے بیٹھے سو جاتے ہیں؟

ہاں جی۔ کبھی کبھی۔

کس وقت سونا زیادہ اچھا لگتا ہے؟

کبھی غور نہیں کیا اور ابھی بھی غور کرنے سے کچھ سمجھ نہیں آیا۔

نیند سے آپکا من پسند کھانا کھانے کے لیے جگایا جائے تو۔۔۔۔۔؟

جگانے والا کا شکریہ ادا کروں گا۔

پراٹھا زیادہ شوق سے کھاتے ہیں یا سادہ روٹی؟

پ سے پراٹھا۔ مگر صحت کے لیے اچھا نہیں تو ایک سے زیادہ نہیں کھاتا۔
اور تازہ یا پہلے کی پکی ہوئی بھی؟

فرق ہی نہیں پتہ چلتا۔ ڈانٹ بھی پڑتی ہے امی سے کہ تازہ چھوڑ کر دن کی یا رات کی کیوں کھالیں۔

سردی اور گرمی میں سے کیا زیادہ محسوس کرتے ہیں؟

گرمی چالیس بیالیس ڈگری کے بعد محسوس ہونا شروع ہوتی ہے اور سردی سات آٹھ سے نیچے جاکر۔ خود اندازہ لگالیں کہ کس کے حوالے سے زیادہ حساس ہوا۔

گرمی میں رضائی کے ساتھ اور بغیر پنکھے اے سی کے سونا اور سردی میں فل پنکھا اور بغیر رضائی کے سونا کیا آسان ہے؟

دونوں ہی بہت مشکل ہیں بلکہ ناممکن۔ کیونکہ نیند ہی نہیں آئے گی۔

کیا چيز دسترخوان پر لازمی درکار ہوتی ہے ؟

پانی۔ نوالہ نہیں اترتا اس کے بغیر۔ پھنس جاتا ہے اور ہچکیاں لگ جاتی ہیں۔

کھانے میں رائتہ، اچار وغیرہ لازمی ۔ ۔ یا اضافی؟

ہو تو اچھا ہے۔ نہ ہو تو اور بھی اچھا۔ حساب کم سے کم دینا پڑے گا۔

کھانا ٹھنڈا بھی کھالیتے ہیں؟

بہت شوق سے۔

رمضان میں سحری میں اٹھ جاتے ہیں آرام سے ؟

ہاں نا اور کیا۔

یا بغیر کھاۓ روزہ رکھ لیتے ہیں؟کہ کون اٹھے

جی نہیں جی ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

سحری میں کیا چيز لازمی چاہیے ہوتی ہے؟

وہی۔ پانی۔

افطاری میں کیا ضروری سمجھتے ہیں ؟اور افطار مسجد میں کرتے ہیں یا دسترخوان سے جماعت کھڑی ہونے کے وقت اٹھتے ہیں؟

جب مسجد میں کرتے ہیں تب بھی دسترخوان سے جماعت کھڑی ہونے کے وقت ہی اٹھتے ہیں۔

کبھی کسی خواب کی تعبیر معلوم کرنے کی کوشش کی؟

نہیں ں ں ں ں ں ں
اگر آپ کو قبولیت کی گھڑی کا علم ہوجاۓ تو کون سی دعا کریں گے؟

ایمان کے ساتھ اٹھائے جانے کی۔

خوشی کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟شور ڈال دیتے ہیں؟

تھوڑا بہت۔
رزلٹ آنے کے بعد کیا کرتے تھے؟ ٹریٹ کبھی دی گھر والوں کو یا دوستوں کو؟

رزلٹ بھی تو ہو ایسا۔
بچپن میں کچھ جمع کرنے کا شوق تھا ؟ ٹکٹ، کنچے وغیرہ ؟

عمرو عیار، ٹارزن کی کہانیاں اور بچوں کے رسالے جمع کرنے کا شوق تھا مگر گھر میں سختی تھی تو ایک دوست کے پاس جمع کرتا تھا۔ ایک دن اس کی امی نے پورا بکسا ٹین ڈبے والے کو بیچ دیا۔

کوئی کہانی کتاب۔ ۔ ۔ کسی سے سن لینا زیادہ اچھا لگتا ہے یا خود پڑھنا؟

دوسری بات بالکل ٹھیک ہے۔
کوئی آپ کے ساتھ اخبار کتاب وغیرہ پڑھنے لگے تو کیا ردعمل ہوگا؟

خوشی ہوگی لیکن اگر دوسرے کی رفتار کم ہوئی پڑھنے کی تو الجھن ہونا شروع ہوجائے گی۔
آُپ کا دماغ کن حالات میں کام کرنا چھوڑ دیتا ھے؟ْ

کام کرتا ہی کہاں ہے۔ ہڑتال پر ہی رہتا ہے زیادہ وقت۔

کسی کام کو نہ کرنے کادل چاہے تو کیا بہانا کرتے ھیں؟

جو موقعے کے اعتبار سے مناسب معلوم ہو۔

اگر آپ کو تانگہ اور جہاز دے دیا جائے تو کس کی ” ڈرائیونگ “ کرنا چاہیں گے؟

تانگے کی۔ ناکامی کی صورت میں بچنے کے امکانات کہیں زیادہ ہیں۔

کسی ایسی خوبی پر آپ کی تعریف کی جاۓ جو آپ میں نہ ہو تو کیا تاثر ہوگا؟ یا کوئی ایسی برائی بیان کی جا رہی ہو جو نہ ہو تو؟

دونوں پر حیرانی ہوگی اور کہوں گا یہ تو مجھے معلوم ہی نہیں تھا۔ اچھا کیا آپ نے بتادیا۔

چاند، سورج یا مریخ، کس جگہ جانا پسند کریں گے؟

کیوں ہم کیوں جائیں ایسی دور دراز بنجر بیابان جگہوں پر۔ اپن ادھر اِچ ٹھیک ہے۔

گھر کا کھانا پسند ہے یا باہر سے کھانا، اور باہر کھائیں کچھ تو گھر والوں کے لیے لے کر آتے ہیں؟

باہر کبھی مہینے دو مہینے میں دوسروں کے اصرار پر کھایا ورنہ گھر کا ہی پسند ہے۔ اور کبھی لاتے ہیں گھر والوں کے لیے تو کبھی نہیں بھی لاتے۔

اگر صرف فاسٹ فوڈ دستیاب ہو تو کتنے دن اس پر گزارا کرلیں گے؟

سالہا سال۔ گزارا ہی تو کرنا ہے۔

تیز فہم ہیں؟

شاید نہیں۔

حاضر جواب ہیں ؟

بہت تھوڑا سا۔ زیادہ ہوتا تو بہت مزہ آتا۔

کوئي کسی کام کی جلدی مچاۓ تو کیا ردعمل ہوتا ہے ؟

سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ نہیں سمجھتا تو کہتا ہوں کسی اور سے کروالو۔ ہم تو ایسے ہی کرتے ہیں۔ ابا جی کے سامنے ایسے نہیں کہہ سکتا، بس سر جھکا کر جھاڑ سن لیتا ہوں۔

جلدی جلدی میں بھی کام صحیح کرلیتے ہیں یا اور دیر لگتی ہے ؟

آرام آرام سے نہیں ہوپاتا صحیح کام۔ جلدی جلدی میں تو خانہ ہی خراب کردیں۔
ان میں سے کس کی لمبائی زیادہ لگے گی
1:- آٹا خریدنے کی لائن
2:- آخری تاریخوں میں بل جمع کروانے کی لائن
3:- سوالات کی لائن

آپشن تھری۔ سوالات کی لائن۔ لاک کردیں۔

کوئی متوجہ ہو کر بات نہ سنے تو کیسا لگتا ہے؟

خیال آتا ہے کہ خود بھی تو یہی کرتا ہوں۔ جیسے کو تیسا ہورہا ہے تو ٹھیک ہی ہورہا ہے۔

کوئی آپ کی بات پر جوابی تاثر نہ دے تو کیا محسوس کرتے ہیں؟

بہت خوشی ہوتی ہے ::)
آپ کی چھٹی حس کی رفتار کتنی تیز ہے ؟

ذکر تو بہت سنا ہے اس چیز کا مگر اپنی حد تک اس کی موجودگی کے بارے میں شدید مشکوک ہوں۔
کبھی کبھی دغا دے جاتی ہے یا اکثر؟

یا بس ٹک سوئی رہتی ہے

بروبر بولے جی۔

غصہ میں سخت سے سخت لفظ کون سا بولتے ہیں؟

سب بتادوں۔ ہاتھ پاؤں کٹوالوں؟

کسی چيز کی ناپسندیدگی شدت کے ساتھ بتانا چاہیں تو کس لفظ کےساتھ بیان کرتے ہیں ؟[RIGHT]

گھٹیا، کچرا، سول۔

بات کے شروع میں تمہید باندھتے ہیں یا براہ راست کام کی بات؟

بات بات پر منحصر ہے۔

سیٹنگ بدلتے رہتے ہیں کمرے کی؟خود یا کسی اور سے؟ اور کتنے عرصے بعد؟

چھوٹی بہن بدل دیتی ہے چار چھ مہینے میں۔ خود کبھی خیال نہیں آتا۔

جو چيز جہاں سے لیتے ہیں کام کرتے کے وہیں رکھتے ہیں؟

کوشش پوری ہوتی ہے مگر عمل میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔
کیا سونے سےپہلے رنگ آف کردیتے ہیں؟

موبائل ہمیشہ وائبریشن پر ہوتا ہے اس لیے سوتے میں پتہ نہیں چلتا کال آنے کا۔

فون کون اٹھاتا ہے آپ کے یہاں؟

لینڈ لائن عرصہ ہوا ختم کروادی۔ سیل فون سب اپنےاپنے اٹھاتے ہیں۔

فون اٹھا کر سب سے پہلے کیا بولتے ہیں؟

السلام علیکم۔ یہ ریڈیو پاکستان ہے۔

;d

فارمی بہنوں اور بھائیوں میں سے کس کا انٹرویو لینا چاہیں گے۔ ؟ ؟

سوچ کر بتاتا ہوں
???

تاریخ، طب، ادب، سائنس فلکیات ۔ ۔ ۔ کس سے زیادہ دلچسپی ہے؟

سبھی سے کچھ نہ کچھ ہے۔ مگر پیپر کسی کے بھی دینے میں دلچسپی نہیں ہے۔

حس مزاح کیسی ہے ؟

ایویں سی۔
:(

KishTaj
20-10-2011, 04:26 PM
السلامُ علیکم
واہ واہ۔ ۔ ۔ بہتتتتتتتتتتت شکریہ نادم بھائی:)۔
تھوڑے سے اور سوالات۔۔۔۔ آپ ان کے جوابات لکھیں تب تک ۔۔۔۔۔
میں پچھلے والے پڑھ رہی ہوں~;d۔

بچپن کی کوئی نظم یاد ہے تو سنائیں۔ ۔
کیا آپ کو بلیاں اچھی لگی ہیں؟
کوئی جانور پالا ہے کبھی
کیا کوئی چيز نوٹ کرنے لگیں تو تاریخ وغیرہ لکھتے ہیں؟
ابھی تک کے انٹرویو کے بعد کیا تاثر ہے ؟
کون سی چیز پکانا سیکھنے کا شوق ہے ؟
اسکول میں کون سی کلاس سے داخلہ ہوا تھا ؟
فرسٹ یا نرسری ؟
اور آرام سے ؟ یا رو رو کر ؟
باغبانی کا شوق ہے ؟
کیسا رہن سہن پسند ہے؟
اپنا گھر بنوائیے تو کیسا ہوگا ؟ ڈائری لکھتے ہیں-
اپنے لیے اور اپنے سے متعلق لوگوں کے لیے خود کوئی اصول وضع کیا ہے؟ تو کیا ؟
اور ان پر کتنی سختی سے کاربند رہتے ہیں؟
اور توڑتے ہیں تو کس کے لیے توڑتے/ توڑسکتے ہیں؟

کس حد تک قربانی دے سکتے ہیں دوستوں کےلیے ؟
اچانک خوشی کا حصول ۔ ۔ اچانک حادثے سے حفاظت۔ ۔ میں سے کس کی دعا پہلے کریں گے ؟
حادثہ دیکھ کر رُکتے ہیں؟
مدد وغیرہ بھی کرتے ہیں؟ ممکن ہو تو۔ یا صرف بطور تماشائی؟
کتنے محب وطن ہیں؟ یوم آزادی کیسے مناتے ہیں ؟
رات کے وقت کوئی لفٹ مانگے تو؟
بھاگنے میں کتنے تیز ہیں؟
کبھی ریس لگائی ہے کتوں سے ؟
بے خبر ہیں یا با خبر؟
پانی، بجلی، گیس۔۔۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسیں گے؟
طاق اور جفت ,مفرد میں سے کون سے نمبر پسند ہیں؟
اور ان میں کون سا عدد پسند ہے؟
تیاری کے لوازمات کیا کیا ہوتے ہیں؟ کس تقریب کے لیے۔ ۔
ان ڈور گیمز زیادہ پسند ہیں یا آؤٹ ڈور؟
فاؤل کرتے ہیں کھیل میں ؟
اور چیٹنگ کرکے بتا بھی دیتے ہیں؟ بعد میں ہی سہی؟
کس کی آمد کی اطلاع ملے تو کوفت ہوتی ہے؟
بچپن میں کیا ذوق و شوق سے کھایا مٹی، کاغذ صابن وغیرہ ۔۔ یا کچھ اور۔۔۔۔ تو کیا؟
اور تنہائی میں بیٹھ کر سوچنا اچھا لگتا ہے؟ اور سوچتے کیا ہیں؟
مہمان نواز ہیں؟
بہت زیادہ لوگ دیکھ کر گھبراہٹ تو نہیں ہوتی؟ یعنی رش میں شور سے؟
کس بات سے پریشانی ہوتی ہے؟
اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے؟
کسی اور کے ہاں کا پکا ہوا پسند آجاتا ہے؟ آرام سے؟ یعنی دوسروں کی پکائی یا بنائی ہوئی سب ہی چيزيں پسند آجاتی ہیں ؟

اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پہ لگایا جاۓئے تو۔۔۔۔ آپ کی شخصیت کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟
ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتے ہیں۔
کیا کبھی کسی کو ہاتھ دکھایا ہے۔
بات کرتے ہوئے ہاتھ ہلاتے ہیں؟
پارس پتھر مل جائے گا تو کیا کریں گے ۔۔ ۔ ؟
کیا آپ اسم بامسمی ہیں؟
کون کون سے نام پسند ہیں؟ اپنے نام کے علاوہ ۔ ۔ ۔ بچوں اور بچیوں کے؟
کسی خزانے کا نقشہ مل جائے یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آئے تو کیا کریں گے؟
محنت اور قسمت میں سے کس پر یقین رکھتے ہیں؟
کیا آپ خوش قسمت ہیں؟
تقدیر اور تدبیر میں سے کس کو کتنے نمبر دیں گے؟
کیلنڈر دیکھے بغیر تاریخ اور دن یاد رکھتے ہیں؟
باغبانی کا شوق ہے ؟

کسی چیز کی بھاؤ تاؤ کرتے وقت کتنے فیصد کم قیمت ادا کرنے کا کہیں گے؟ رکشہ وغیرہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتے ہیں ؟ یا پتا بھی بیٹھ کر بتاتے ہیں اور کرایہ جتنا مانگے دے دیتے ہیں ؟اگر مخاطب آپ سے کسی تیسرے شخص کے بارے میں بتائے۔ ۔ مثلا اس نے جو سوٹ پہنا ہوا ہے۔ ۔ مانگے کا ہے یا چوری کا ہے۔ ۔ تو پہلی بات کیا کہیں گے اس سے؟

انڈیا میں پاکستان کا سفیر بننا پسند کریں گے؟ یا دبئی میں؟ یا کسی یورپی ملک میں؟ تو آپ کا اقدام کیا ہوگا ؟ اور اسٹریٹجی کیا ہوگی؟
اگر آپ کے کمپیوٹر استعمال کرنے پر تب تک کے لیے پابندی لگا دی جائے ۔ ۔ ۔ جب تک آپ ایک ہفتہ ان میں سے کسی ایک جگہ گزار کرنہ دکھائیں۔۔۔۔۔۔
اولڈ ہوم ۔ ۔ ۔ ڈے کیئر سینٹر ۔ ۔ ۔ پولٹری فارم ۔ ۔ ۔ تو کس جگہ کا انتخاب کریں گے ؟
اپنی ذات پر الزام کس حد تک قابل برداشت ہوتے ہیں ؟
مشکلات کا خود مقابلہ کرتے ھین یا دوسروں کی مدد لیتے ھیں۔
اپنی حاصل کی گئی تعلیم کا بہترین مصرف کیا ہوگا آپ کے خیال میں؟
کیا آپ کنجوس ہیں یا فضول خرچ؟؟
آپ کی ڈرائنگ کیسی ہے؟

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟؟ کمپیوٹر کو چھوڑ کر؟
بیرون ملک اور پاکستان کی تین خوبیاں اور تین باتیں جو آپ کو پسند نہ ہوں۔ ۔
کوئی کام بغیر وجہ کے بھی کرتے ہیں؟
اگلی بار انٹرویو کے لیے پوچھا جائے۔ ۔ یا انٹرویو کی بابت بات ہو۔ ۔ تو پہلا دھیان کس طرف جائے گا۔ ۔ اور پہلا تاثر کیا ہوگا؟
زیبائش و آرائش کے کتنے شوقین ہیں؟
محدود رقم ہو تو کس پر خرچ کریں گے؟
گھر کی آرائشی چيز پر
کھانے پینے کا سامان لینے پر
یا لباس جوتے وغیرہ ؟
ون اردو پر ٹکٹ لگ جائے تو کیا کریں گے؟ کتنے دن بعد آیا کریں گے؟
کبھی چڑیا گھر گئے ہیں؟
کس جانور پرندے کو قریب سے دیکھنے کا شوق ہے؟
کسی سے کچھ وقت کے وقفے کے بعد ملاقات ہو ۔ تو۔ ۔ شروع جیسے تاثرات کے ساتھ ملتے ہیں یا کچھ جھجک آجاتی ہے؟
پنکھے اور اے سی میں سے کس کی ٹھنڈک زیادہ اچھی لگتی ہے؟
لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے؟
خود آپ کو پرانے لوگ ۔ ۔ ۔ کلاس فیلوز کتنا یاد ہیں؟
کتابی اصولوں پر کتنا عمل پیرا ہوتے ہیں؟
کوئی کتابی اصول ۔ ۔ ۔ جس سے اختلاف ہو؟
تفصیلی بات کرنا اور سننا پسند ہے کہ مختصر اور ٹو دا پوائنٹ ۔
اگر رات کے وقت سنسان جگہ پر آپ کی گاڑی خراب ہو جائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔

KishTaj
20-10-2011, 04:53 PM
کتوں سے ڈر لگتا ہے یا چھپکلی سے ڈرتے ہیں؟ یا دونوں ہی سے؟ کتنا زیادہ ؟

چھپکلی سے ڈر نہیں لگتا، کراہت آتی ہے۔ کتوں سے بھی ڈر نہیں لگتا، پر وہ ذرا گھور کر دیکھتے ہیں تو احتیاطاً، بلکہ احتراماً ایک طرف ہوجاتا ہوں۔

احتراماً دوڑ تو نہیں لگائی کبھی۔۔
ہی ہی ہی۔

اور تازہ یا پہلے کی پکی ہوئی بھی؟

فرق ہی نہیں پتہ چلتا۔ ڈانٹ بھی پڑتی ہے امی سے کہ تازہ چھوڑ کر دن کی یا رات کی کیوں کھالیں۔

ارےےےےے۔۔۔۔ کیا واقعی:eek:۔۔
یہاں تو میں جان کر کے ذرا باسی روٹی کھا لیتی ہوں تو امی تو مجھے خوب پیار کرتی ہیں کہ میری بچی بڑی قناعت پسند ہے ۔۔۔۔کھانا ضائع نہ ہوجائے اس وجہ سے باسی روٹی بھی کھا لیتی ہے;d۔

کھانے میں رائتہ، اچار وغیرہ لازمی ۔ ۔ ۔ یا اضافی؟

ہو تو اچھا ہے۔ نہ ہو تو اور بھی اچھا۔ حساب کم سے کم دینا پڑے گا۔

اگر آپ کو قبولیت کی گھڑی کا علم ہوجاۓ تو کون سی دعا کریں گے؟

ایمان کے ساتھ اٹھائے جانے کی۔

کوئی متوجہ ہو کر بات نہ سنے تو کیسا لگتا ہے؟

خیال آتا ہے کہ خود بھی تو یہی کرتا ہوں۔ جیسے کو تیسا ہورہا ہے تو ٹھیک ہی ہورہا ہے۔

ماشااللہ ۔۔۔۔۔ بہت خوب۔ ۔ ۔ مجھے یہ تینوں جوابات بہت زیادہ پسند آئے ۔۔۔

رزلٹ آنے کے بعد کیا کرتے تھے؟ ٹریٹ کبھی دی گھر والوں کو یا دوستوں کو؟

رزلٹ بھی تو ہو ایسا۔

اوہ اچھا ۔ ۔ ۔ ۔ کہیں ٹریٹ نہ دینی پڑجائے اس وجہ سے تو نہیں۔۔۔۔۔۔۔;)

بچپن میں کچھ جمع کرنے کا شوق تھا ؟ ٹکٹ، کنچے وغیرہ ؟

عمرو عیار، ٹارزن کی کہانیاں اور بچوں کے رسالے جمع کرنے کا شوق تھا مگر گھر میں سختی تھی تو ایک دوست کے پاس جمع کرتا تھا۔ ایک دن اس کی امی نے پورا بکسا ٹین ڈبے والے کو بیچ دیا۔

اوہ چچ چچ چچ۔۔۔۔۔ سو سیڈ ۔ ۔ ۔ ۔ ہاہاہاہاہاہا ۔

کوئی آپ کے ساتھ اخبار کتاب وغیرہ پڑھنے لگے تو کیا ردعمل ہوگا؟

خوشی ہوگی لیکن اگر دوسرے کی رفتار کم ہوئی پڑھنے کی تو الجھن ہونا شروع ہوجائے گی۔

تو پھر کیا کریں گے آپ؟

ان میں سے کس کی لمبائی زیادہ لگے گی
1:- آٹا خریدنے کی لائن
2:- آخری تاریخوں میں بل جمع کروانے کی لائن
3:- سوالات کی لائن

آپشن تھری۔ سوالات کی لائن۔ لاک کردیں۔

کیا مطلب ۔۔۔۔ یعنی آپ کو اسی لائن میں لاک کر دیا جائے؟؟؟

غصہ میں سخت سے سخت لفظ کون سا بولتے ہیں؟

سب بتادوں۔ ہاتھ پاؤں کٹوالوں؟

بتا دینے سے ہاتھ پاؤں کے کٹ جانے کا کیا تعلق؟ ایکویشن یا اشکال کی مدد سے واضح کریں۔

کوئی آپ کی بات پر جوابی تاثر نہ دے تو کیا محسوس کرتے ہیں؟

بہت خوشی ہوتی ہے ::)۔

نیند سے آپکا من پسند کھانا کھانے کے لیے جگایا جائے تو۔۔۔۔۔؟

جگانے والا کا شکریہ ادا کروں گا۔

آپ کی چھٹی حس کی رفتار کتنی تیز ہے ؟

ذکر تو بہت سنا ہے اس چیز کا مگر اپنی حد تک اس کی موجودگی کے بارے میں شدید مشکوک ہوں۔

فون اٹھا کر سب سے پہلے کیا بولتے ہیں؟

السلام علیکم۔ یہ ریڈیو پاکستان ہے۔

اگر آپ کو تانگہ اور جہاز دے دیا جائے تو کس کی ” ڈرائیونگ “ کرنا چاہیں گے؟

تانگے کی۔ ناکامی کی صورت میں بچنے کے امکانات کہیں زیادہ ہیں۔

جلدی جلدی میں بھی کام صحیح کرلیتے ہیں یا اور دیر لگتی ہے ؟

آرام آرام سے نہیں ہوپاتا صحیح کام۔ جلدی جلدی میں تو خانہ ہی خراب کردیں۔

ہاہاہاہاہا۔ ۔ ۔ ۔ بہت اچھے۔ ۔ ۔ شاندار۔

فارمی بہنوں اور بھائیوں میں سے کس کا انٹرویو لینا چاہیں گے۔ ؟ ؟

سوچ کر بتاتا ہوں

جی بالکل۔ ۔ ۔ ۔ ہم منتظر ہیں۔

حس مزاح کیسی ہے ؟
ایویں سی۔

آپ کا دماغ کن حالات میں کام کرنا چھوڑ دیتا ھے؟ْ

کام کرتا ہی کہاں ہے۔ ہڑتال پر ہی رہتا ہے زیادہ وقت۔

خیر سے جھوٹ بھی کہہ لیتے ہیں آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:eek:۔

Naadim!
21-10-2011, 12:20 AM
السلامُ علیکم
واہ واہ۔ ۔ ۔ بہتتتتتتتتتتت شکریہ نادم بھائی:)۔
تھوڑے سے اور سوالات۔۔۔۔ آپ ان کے جوابات لکھیں تب تک ۔۔۔۔۔
میں پچھلے والے پڑھ رہی ہوں~;d۔

آپ کے ہاں لگتا ہے گنتی صفر کی بجائے ایک ہزار ایک سے شروع ہوتی ہے۔ خدا کی پناہ۔ یہ تھوڑے سے اور ہیں۔
بچپن کی کوئی نظم یاد ہے تو سنائیں۔ ۔

ہاں نا میری آل ٹائم فیورٹ ہے۔ اور کچھ عرصے سے بالکل حسبِ حال بھی۔

دوست ہیں اپنے بھائی بھلکڑ
باتیں ساری ان کی گڑبڑ

راہ چلیں تو رستہ بھولیں
بس میں جائیں تو بستہ بھولیں

ریل میں جب یہ حضرت بیٹھے
پہنچے چار اسٹیشن آگے

ٹوپی ہے تو جوتا غائب
جوتا ہے تو موزہ غائب

پیالی میں ہے چمچہ الٹا
پھیر رہے ہیں کنگھا الٹ

چیز جو لی تو دام نہ دیں گے
دام دیئے تو چیز نہ لیں گے

کیا آپ کو بلیاں اچھی لگی ہیں؟

ہاں نا وہ تو اتنی پیاری ہوتی ہیں۔ بس ایک دو نقص ہیں وہ دور ہوجائیں تو ان سے اچھا کوئی پالتو جانور نہیں ہے۔

کوئی جانور پالا ہے کبھی

بلیاں خود ہی پل جاتی ہیں۔ کھڑکیوں کے باہر بنی محرابوں پر بہت سے کبوتروں کا بھی بسیرا ہے۔ آسٹریلین طوطے بھی تھے کبھی، اب نہیں ہیں۔ مچھلیوں کو شمار کرنا چاہیں تو وہ اب بھی ہیں۔
کیا کوئی چيز نوٹ کرنے لگیں تو تاریخ وغیرہ لکھتے ہیں؟

تاریخ زیادہ تر لکھ دیتا ہوں۔ وغیرہ لکھنا رہ جاتا ہے۔

ابھی تک کے انٹرویو کے بعد کیا تاثر ہے ؟

پہلا سیشن تو جیسے پچھلی صدی کی بات لگتی ہے اب۔ یہ دوسرا دور اب تک اچھا لگ رہا ہے۔ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔

کون سی چیز پکانا سیکھنے کا شوق ہے ؟

ہمممم۔ کوئی بھی نہیں۔ کبھی اسطرح کا کوئی خیال نہیں آیا۔ ویسے پچھلے سہہ روزے میں سوجی کا حلوہ بنانا سیکھا تھا۔ مزہ آیا تھا اور سوچا تھا گھر جاکر پھر سے بناؤں گا مگر پھر بھول بھال گیا۔

اسکول میں کون سی کلاس سے داخلہ ہوا تھا ؟
فرسٹ یا نرسری ؟

تیسری میں۔ اسکول والے تو چوتھی میں داخل کرنے کو تیار تھے مگر اباجان نے تیسری میں کروانا مناسب سمجھا۔

اور آرام سے ؟ یا رو رو کر ؟

خوشی خوشی گیا تھا۔ اب تک یاد ہے پہلا دن۔ اور اتفاق یہ کہ پہلا اسکول اور پہلا کلاس روم گھر کے بالکل سامنے ہے۔ ابھی بھی کھڑکی سے جھانک کر دیکھا میں نے۔

باغبانی کا شوق ہے ؟

ہے تو مگر عرصہ دراز سے پورا کرنے کا موقع نہیں ملا۔

کیسا رہن سہن پسند ہے؟

سادہ اور منظم۔ خود اپنی زندگی میں سادگی تو ہے مگر تنظیم کی بہت کمی ہے۔

اپنا گھر بنوائیے تو کیسا ہوگا ؟ ڈائری لکھتے ہیں-

سنجیدگی سے نہیں سوچا کبھی گھر کے متعلق۔
ڈائری انیس سو ستانوے سے دو ہزار ایک تک لکھی۔ کبھی ہفتہ ہفتہ بھر روز لکھتا تھا تو کبھی اتنے ہی عرصے کا ناغہ ہوجاتا تھا۔ اردو میں لکھتا تھا مگر رسم الخط اپنا وضع کیا ہوا تھا۔ سب ڈائریاں گم ہوگئیں۔ اگر ملی بھی تو اب شاید خود بھی نہ پڑھ پاؤں۔

اپنے لیے اور اپنے سے متعلق لوگوں کے لیے خود کوئی اصول وضع کیا ہے؟ تو کیا ؟
اور ان پر کتنی سختی سے کاربند رہتے ہیں؟

اصول تو کتاب و سنت کی شکل میں بنے بنائے ملے ہیں۔ انہی پر ٹھیک سے عمل ہوجائے تو زندگی سنور جائے۔

کس حد تک قربانی دے سکتے ہیں دوستوں کےلیے ؟

پتہ نہیں۔ آج تک ایسی کوئی آزمائش پڑی ہی نہیں جس سے اپنی سکت کا اندازہ ہوسکا ہو۔

اچانک خوشی کا حصول ۔ ۔ اچانک حادثے سے حفاظت۔ ۔ میں سے کس کی دعا پہلے کریں گے ؟

کسی کی بھی کرلیں گے۔ جس سے دعا مانگتے ہیں اسے ترتیب سے کوئی فرق تھوڑی پڑتا ہے۔

حادثہ دیکھ کر رُکتے ہیں؟
مدد وغیرہ بھی کرتے ہیں؟ ممکن ہو تو۔ یا صرف بطور تماشائی؟

رُکتے ہیں اور حتی الوسع مدد کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

کتنے محب وطن ہیں؟ یوم آزادی کیسے مناتے ہیں ؟

بچپن میں بے انتہا جوش و خروش ہوتا تھا۔ اب نہ وہ حالات رہے نہ نظریات۔ بہرحال اتنی محبت تو ہے کہ اس کے حوالے سے اچھی باتیں جان کر خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے اور بری باتوں پر غصہ اور دکھ۔ اپنے جانتے میں اس بات کا خیال بھی رکھتے ہیں کہ کسی عمل سے اس کے معمولی مفادات کو بھی ٹھیس نہ پہنچنے دیں۔

رات کے وقت کوئی لفٹ مانگے تو؟

کوئی کو دیکھ کر طے کریں گے۔ اگر نقص امن یا فساد فی الارض کا ذرا سا بھی خدشہ ہوا تو احتراز برتیں گے۔

بھاگنے میں کتنے تیز ہیں؟

خاصے تیز۔ بلکہ صرف بھاگنے میں نہیں چلنے میں بھی۔

کبھی ریس لگائی ہے کتوں سے ؟

کوئی ایک بار؟ اور صرف پیدل ہی نہیں۔ بائک اور کار پر بھی ریس لگائی ہے۔

بے خبر ہیں یا با خبر؟

اپنے بے خبری سے باخبر ہیں۔

پانی، بجلی، گیس۔۔۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسیں گے؟

ٹیلیفون کے۔ کہ یہ کیوں کھلا ہوا ہے۔

طاق اور جفت ,مفرد میں سے کون سے نمبر پسند ہیں؟

طاق۔ ہر کام کی بات کو طاقِ نسیاں پر رکھ چھوڑنے میں طاق جو ٹھہرے۔

تیاری کے لوازمات کیا کیا ہوتے ہیں؟ کس تقریب کے لیے۔ ۔

اپنے تئیں لباس تبدیل کرکے بھی تقریب کرنے والوں پر احسان کرتے ہیں۔ اگر ہم نہ کرتےتو وہ کیا بگاڑ لیتے ہمارا؟

ان ڈور گیمز زیادہ پسند ہیں یا آؤٹ ڈور؟

آؤٹ ڈور۔ جن کا رجحان تشویشناک حد تک کم ہوتا جارہا ہے۔ حتٰی کہ والدین اس سوچ کے ساتھ بچوں کو کمپیوٹر اور گیمنگ کانسول دلانے لگے ہیں کہ اچھا ہے زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں ہمارے سامنے رہیں گے۔

فاؤل کرتے ہیں کھیل میں ؟

پہلے گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے جب بیٹنگ اچھی ہورہی ہو تو جو کھانے کے قابل آؤٹ ہوتے تھے وہ کبھی کبھی کھاجاتا تھا۔ اب نہیں کرتا۔ اس کے علاوہ دوستانہ میچز میں امپائرنگ میں بہت مزہ آتا تھا پر موقع اسی شرط پر ملتا تھا کہ اپنے بندوں کو آسانی سے آؤٹ نہیں دینا۔ تو ظاہر ہے شرط پوری کرنی پڑتی تھی۔

اور چیٹنگ کرکے بتا بھی دیتے ہیں؟ بعد میں ہی سہی؟

مشکل کام ہے بتانا۔

بچپن میں کیا ذوق و شوق سے کھایا مٹی، کاغذ صابن وغیرہ ۔۔ یا کچھ اور۔۔۔۔ تو کیا؟

شو مارنے کے لیے کاغذ اور پلاسٹک کئی بار اور تمباکو اور کچا گوشت ایک ایک بار کھانا یاد ہے۔

اور تنہائی میں بیٹھ کر سوچنا اچھا لگتا ہے؟ اور سوچتے کیا ہیں؟

ہاں جی اچھا لگتا ہے۔ اور حالات کے اعتبار سے مختلف سوچیں ہوتی ہیں۔ کدی کجھ تے کدی کجھ

مہمان نواز ہیں؟

مہمانوں سے پوچھنا پڑے گا۔

بہت زیادہ لوگ دیکھ کر گھبراہٹ تو نہیں ہوتی؟ یعنی رش میں شور سے؟

نہیں زیادہ لوگوں سے کچھ مسئلہ نہیں ہوتا البتہ ایک حد سے زیادہ شور کی آواز اعصاب پر اثرانداز ہونے لگتی ہے۔ خاص کر بڑی گاڑیوں کے پریشر ہارن یا بغیر سائیلنسر کی موٹر بائیک ۔

اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے؟

قریب قریب ہر چیز۔

کسی اور کے ہاں کا پکا ہوا پسند آجاتا ہے؟ آرام سے؟ یعنی دوسروں کی پکائی یا بنائی ہوئی سب ہی چيزيں پسند آجاتی ہیں ؟

زیادہ تر خود پسند آجاتی ہیں۔ جو نہیں آتیں انہیں زبردستی پسند کرلیتے ہیں۔

اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پہ لگایا جاۓئے تو۔۔۔۔ آپ کی شخصیت کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟

اس بندے کے ایک سے زیادہ پیچ ڈھیلے ہیں۔

ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتے ہیں۔

www.express.com.pk
www.ejang.jang.com.pk
www.bbcurdu.com
www.cricinfo.com
www.darsequran.com
www.tomshardware.com
www.gsmarena.com
www.olx.com.pk
www.filehippo.com
www.rottentomatoes.com
www.howstuffworks.com
www.driversguide.com

اور اپنے وکی پیڈیا، یوٹیوب وغیرہ تو خیر ہیں ہی۔

کیا کبھی کسی کو ہاتھ دکھایا ہے۔

محاورتاً بہت بار۔

بات کرتے ہوئے ہاتھ ہلاتے ہیں؟

میں تو نہیں ہلاتا۔ کسی کو کچھ سمجھاتے ہوئے خود بخود ہلنا شروع کردیتے ہیں۔ حتٰی کہ فون پر راستہ سمجھاتے ہوئے دائیں سمت مڑنے کا کہوں تو خود کو ہاتھ سے دائیں طرف اشارہ بھی کرتے پکڑ چکا ہوں۔

پارس پتھر مل جائے گا تو کیا کریں گے ۔۔ ۔ ؟

زرداری صاحب کو دے دوں گا۔

کیا آپ اسم بامسمی ہیں؟

خود کو تو یہی لگتا ہے مگر اس بارے میں دوسروں کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

کسی خزانے کا نقشہ مل جائے یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آئے تو کیا کریں گے؟

پارس پتھر والا جواب سیلیکٹڈ اینڈ کاپی پیسٹڈ ۔

محنت اور قسمت میں سے کس پر یقین رکھتے ہیں؟

دونوں ہی پر۔ ان کے علاوہ پاکستان کے ہر حقیقت پسند شہری کی طرح پرچی پر بھی یقین رکھتا ہوں۔

کیا آپ خوش قسمت ہیں؟

بہت زیادہ۔

تقدیر اور تدبیر میں سے کس کو کتنے نمبر دیں گے؟

اتنے نمبر دوں گا کہ دونوں ہی پاس ہوجائیں۔ مگر مجھے بدلے میں کیا ملے گا؟

کیلنڈر دیکھے بغیر تاریخ اور دن یاد رکھتے ہیں؟

نہیں۔ خاص کر دن اکثر گھڑی میں دیکھ کر کنفرم کرنا پڑتا ہے۔

انڈیا میں پاکستان کا سفیر بننا پسند کریں گے؟ یا دبئی میں؟ یا کسی یورپی ملک میں؟ تو آپ کا اقدام کیا ہوگا ؟ اور اسٹریٹجی کیا ہوگی؟

پہلے لگنے تو دیں کہیں کا بھی سفیر۔ اسٹریٹجی کا کیا ہے۔ وہ تو بن ہی جاتی ہے۔

اگر آپ کے کمپیوٹر استعمال کرنے پر تب تک کے لیے پابندی لگا دی جائے ۔ ۔ ۔ جب تک آپ ایک ہفتہ ان میں سے کسی ایک جگہ گزار کرنہ دکھائیں۔۔۔۔۔۔
اولڈ ہوم ۔ ۔ ۔ ڈے کیئر سینٹر ۔ ۔ ۔ پولٹری فارم ۔ ۔ ۔ تو کس جگہ کا انتخاب کریں گے ؟

اولڈ ہوم۔ اور وہاں جاکر وہیں رہ جاؤں گا۔ کہوں گا رکھو جی اپنا کمپیوٹر آپ ہی۔ ہم ان بابا لوگ میں ہی خوش ہیں۔

اپنی ذات پر الزام کس حد تک قابل برداشت ہوتے ہیں ؟

کبھی تو بڑے سے بڑا الزام بھی ہنس کر برداشت ہوجاتا ہے اور کبھی معمولی بات بھی تیر کی طرح لگ جاتی ہے۔ لیکن اس طرح کی نوبت بہت کم آتی ہے اور کوشش یہ ہوتی ہے کہ ردعمل میں آپے سے باہر نہ ہوں۔

مشکلات کا خود مقابلہ کرتے ھین یا دوسروں کی مدد لیتے ھیں۔

انسان جو ہے نا جی، جیسے کہ سیانوں نے کہا، جونسا ہے نا ایک معاشرتی حیوان ہے۔ تو بہت سے معاملات ایسے آگے پڑتے ہیں جن میں دوسروں کی مدد کے بغیر جونسا ہے نا کام چل ہی نہیں سکتا۔

اپنی حاصل کی گئی تعلیم کا بہترین مصرف کیا ہوگا آپ کے خیال میں؟

اس کا جواب خاصا طویل ہوسکتا ہے۔ پچھلے دنوں برٹرینڈ رسل کی نظام، معاشرہ اور تعلیم پڑھی ہے۔ موقع ملتے ہی اپ لوڈ کروں گا۔ سمجھیں وہ پوری کتاب اس سوال کا جواب ہے۔

آپ کی ڈرائنگ کیسی ہے؟

جب تک کی تھی اچھی ہی ہوتی تھی۔ نقل مناسب کرلیتا تھا کسی بھی چیز کی لیکن ویسے رنگوں اور لائنز وغیرہ کی کچھ خاص سمجھ نہیں تھی۔ اب بھی نہیں ہے۔

اففففف ابھی بھی اتنے سارے باقی ہیں۔ نہیں بھئی اب ہم سے اور نہیں ہوتا۔ پھر کبھی دیکھیں گے۔
::)

Lubna Ali
21-10-2011, 12:50 AM
ات کرتے ہوئے ہاتھ ہلاتے ہیں؟

میں تو نہیں ہلاتا۔ کسی کو کچھ سمجھاتے ہوئے خود بخود ہلنا شروع کردیتے ہیں۔ حتٰی کہ فون پر راستہ سمجھاتے ہوئے دائیں سمت مڑنے کا کہوں تو خود کو ہاتھ سے دائیں طرف اشارہ بھی کرتے پکڑ چکا ہوں۔

مزے کا جواب ہے۔۔۔ اکثر ایسا کرتے دیکھا ہے لوگوں کو۔

رفعت
31-10-2011, 02:52 PM
کچھ سوال میرے بھی آپ کے جوابات سے ہی

کتنے مذہبی ہیں؟

ظاہر کے اعتبار سے اچھے خاصے۔ اندر بہت کمی ہے۔ اور رونا یہ ہے کہ اس کمی کو دور کرنے کی حقیقی طلب بھی پیدا نہیں ہوپارہی۔ تیرا ہوگا کیا نادم۔ اللہ ج نے خاص الخاص رحم فرمایا تو بچت ہوجائے گی ورنہ ٹھاکر تو گیو ہی گیو۔

پہلے تو ایک بات طے کر کے بتائیے کہ آپ نادم ہیں یا ٹھاکر ؟

معاف کرنا پسند ہے کہ بدلہ لینا؟

بدلہ لے کر معاف کردینا

ساتھ کہتے بھی ہیں کیا کہ جاو بابا معاف کیا؟

خوفناک لمحہ

جب ابو کو میٹرک کی سپلی کا بتایا تھا۔

آگے کیا ہوا تھا پھر ؟

اگر آپ کے سامنے اچانک شیر آ جائے خدانخواستہ اور آپ کے پاس صرف ڈنڈا ہو اور پاس ایک درخت تو درخت پر چڑھیں گے کہ مقابلہ کریں گے۔

نہ درخت پر چڑھیں گے نہ مقابلہ کریں گے بلکہ شیر کو منہ چڑا کر اگلے پنجرے کی طرف بڑھ جائیں گے۔

اور اگر پنجرے کا دروازہ ہی کھلا ہو تو؟

پارس پتھر مل جائے گا تو کیا کریں گے ۔۔ ۔ ؟

زرداری صاحب کو دے دوں گا۔

عزت سے پیش کریں گے یا زور سے ماریں گے ۔۔؟

آپ نادم کیوں ہیں ۔۔کس بات پر نادم ہیں ؟اور نادم سے ہٹ کر فاخر ہونے کا ارداہ ہے ؟