PDA

View Full Version : ہاشمی بھائی کا انٹرویو

KishTaj
28-01-2011, 07:49 PM
السلامُ علیکم
معزز ممبران! آج میں ہمارے ہاشمی بھائی سے زبردستی کی اجازت(انٹرویو کی) لے کر ان کا انٹرویو شروع کر رہی ہوں۔
سب مل کر ہاشمی بھائی سے سوالات کرنے میں میرا ساتھ دیں۔۔۔ کیوں کہ مجھ غریب کو سوالات کرنا ہی کب آتے ہیں~;)۔

اچھا جی ایک سوال آپ سب سے۔۔۔ کہ بنیادی سوالات کی فہرست پیش کروں یا دوسرے طریقے سے سوالات کرنا ہیں آپ نے؟

نوٹ:۔ کوئی بھی سوال کرنے سے پہلے یاد رکھیں کہ سامنے ہاشمی بھائی ہیں۔۔۔ گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں;d۔
دوسرا نوٹ:۔ سوالات کرنے والوں کو پوائنٹس (اگر دینا یاد رہا تو) دوں گی;d۔
شکریہ

HJaved
28-01-2011, 07:54 PM
پہلے بنیادی سوالات پوچھ لو کہ وہ تو لازماً سب جاننا چاہتے ہیں نا۔ پھر باقی سب اپنے سوال پوچھ لیں گے۔

Saahil
28-01-2011, 07:56 PM
وعلیکم السلام ۔۔
بہت ہی اچھے ۔۔۔۔
کش م کش آپ کو ویلڈن ۔۔
ہاشمی پاء جی آپ کے لیئے آل دی بیسٹ ۔۔۔

KishTaj
28-01-2011, 08:07 PM
پہلے بنیادی سوالات پوچھ لو کہ وہ تو لازماً سب جاننا چاہتے ہیں نا۔ پھر باقی سب اپنے سوال پوچھ لیں گے۔
جی جی ابھی پوسٹتی ہوں آپی۔

KishTaj
28-01-2011, 08:10 PM
وعلیکم السلام ۔۔
بہت ہی اچھے ۔۔۔۔
کش م کش آپ کو ویلڈن ۔۔
ہاشمی پاء جی آپ کے لیئے آل دی بیسٹ ۔۔۔
شکریہ ساحل بھائی۔۔۔ ۔
ہی ہی ہی ۔۔۔۔ میں نے ناںسچی میں زبردستی اجازت لی ہے۔۔۔ اسی لئے پکا "آل دی بیسٹ بنتا ہے";d۔

KishTaj
28-01-2011, 08:11 PM
آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟

سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟

KishTaj
28-01-2011, 08:12 PM
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

ون اردو پر کیسے آئے؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

KishTaj
28-01-2011, 10:26 PM
اور سوالات بھی ابھی پوسٹوں کیا یا باقی سب مدد کر رہے ہیں;d۔

Hashmi
29-01-2011, 01:07 PM
سوالات پڑھ کر ہی سانس اتے دا اتے ۔۔۔۔۔۔۔۔تھلے دا تھلے رہ گیا اے۔
جوابات دیتے ہوئے کیا حال ہوگا ہاشمی پاء جی۔
بہرحال کوشش کرتا ہوں جلد سے جلد اس امتحان میں کامیاب ہوجاؤں۔
انٹرویو توں بعد فیر نوکری پکی؟

KishTaj
29-01-2011, 01:16 PM
سوالات پڑھ کر ہی سانس اتے دا اتے ۔۔۔۔۔۔۔۔تھلے دا تھلے رہ گیا اے۔
جوابات دیتے ہوئے کیا حال ہوگا ہاشمی پاء جی۔
بہرحال کوشش کرتا ہوں جلد سے جلد اس امتحان میں کامیاب ہوجاؤں۔
انٹرویو توں بعد فیر نوکری پکی؟
السلامُ علیکم ہاشمی بھائی۔۔۔۔
شکر ہے آئے تو۔۔۔ ہم ویٹ رہے ہیں جی۔
یہ تھلے اور اتے کیا کیا لکھ رہے ہیں بھائی ۔۔ میری عقل میں نہیں سمایا ~۔:(۔
ہی ہی ہی ۔۔۔ نوکری بھی مل ہی جائے گی ویسے "انٹرویو کے لئے بقیہ لوگوں کو گھیر گھیر کر لانے والی"۔

Hashmi
29-01-2011, 04:40 PM
آپ کا پورا نام؟

احمد فضیل قریشی اسدی الہاشمی(شناختی کارڈ پر احمد فضیل ہاشمی درج ہے)

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟

اکتیس سال نو ماہ بائیس دن

آپکی تعلیم کتنی ہے؟

تعلیم واجبی ہے گرایجویشن کے پیپرز کی تیاری میں تھا مگر کچھ ذاتی و ناگزیر وجوہات کے بنا پر امتحان نا دے سکا۔

کونسے ادیب پسند ہیں؟

کسی زمانے میں تو جو بھی مل جاتا تھا پڑھ لیتا تھا، پھر وقت کے ساتھ سمجھ آئی کہ کچھ معیار بھی ہونا چاہیے،ہر میعاری تحریر پسند ہے، اشفاق احمد، ایم اے راحت، شکیل عادل زادہ، مستنصر حسین تارڑ، ڈاکڑ یونس بٹ، جاوید چوہدری کے کالمز، ہر طرح کی تحریر پسند ہے۔

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟

میں اسٹاک ایکسچینج سے وابستہ ہوں، کمپنیز کے شئیرز کی خرید و فروخت کا کام ہے، میں بطور سٹیلمنٹ انچارج کام کرتا ہوں۔

کہاں رہتے ہیں؟

توانوں ہن تک نہیں پتا ؟ شادی سے پہلے اپنے سسر جی کی دونالی سے بچ کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور، ٹمپل روڈ مزنگ، ایک طرف مال روڈ دوسری طرف مزنگ چونگی، ایک طرف میانی صاحب قبرستان، ایک طرف گنگا رام ہسپتال اور فاطمہ جناح میڈیکل کالج۔ ان سب کے وچ کار ہے میرا گھر۔

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟

قبلہ والد صاحب، والدہ ماجدہ، بڑے بھائی احمد جنید ہاشمی، چھوٹا بھائی احمد وقاص ہاشمی، چھوٹی سسڑ سعدیہ ہاشمی وہ خیر سے شادی شدہ ہیں، اور اب نیا فیملی ممبر بھاگاں جی کا اضافہ ہوگیا ہے۔

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟

ہم چار بہن بھائی ہیں میں دو نمبر ہوں (مطلب میرا نمبر دوسرا ہے غلط پاسے نہ لے جانا)

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟

پروفیشنل لائف میں سارا وقت دفتر میں گزر جاتا ہے رات 9 دس بج جاتے ہیں، شادی سے پہلے کھانا کھا کر دوستوں کے ساتھ چائے والے ہوٹل پر جا کر بیٹھ جاتا تھا، مگر اب بھاگاں جی نے پابندی لگا دی ہے آفس سے واپس آکر گھر میں ہی وقت گزرتا ہے۔

کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

کالج لائف ایسا دور ہے جو رہ رہ کر یاد آتا ہے، فل لفنٹر بازی کی تھی۔

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

ظاہری بات خلوص سے محنت، مگر قسمت کا فیصلہ حتمی ہے۔

آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟

میرا اسٹار ARIES ہے، کچھ زیادہ یقین نہیں ہے۔

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
میرا پروفیشن ایسا ہے کہ حالات حاضرہ سے آگاہی بہت ضروری ہے، دفتر میں ہر وقت نیوز چینل لگا رہتا ہے، اب تو عادت سی ہوگئی ہے خبریں نا سنوں تو بدن ٹوٹتا ہے۔

اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
روزنامہ جنگ، روزنامہ ایکسپریس، فرنٹ پیچ اس کے بعد بیک پیج، کالمز۔

کتنے مذہبی ہیں؟
ہمارا گھرانہ الحمدللہ بہت مذھبی ہے، میں بھی ہر ممکن حد تک احکامات پر عمل کی کوشش کرتا ہوں۔

قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟

قران پاک الحمدللہ 12 سال کی عمر تک پڑھ لیا تھا مع تلفظ کے ساتھ۔

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

کتابیں، دوستوں کے ساتھ آوارہ گردی، اسنوکر، شطرنج، کرکٹ دیکھنے کی حد تک۔

زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟

بندے کا پتر بننا چاہتا تھا الحمد اللہ تھوڑا بہت بن ہی گیا ہوں۔

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔

زندگی برائے بندگی۔ مگر زندہ دلی بہت ضروری ہے۔

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

محبت حسب مراتب عبادت ہے، جو جتنی محبت کا حقدار ہے اس سے اتنی محبت کریں۔

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست زندگی کا قیمتی اثاثہ ہیں، بشرط کہ دوست ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا۔

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
دوست بے شمار تھے مگر وقت کی گرد میں اوجھل ہوگئے، اب تو قریبی دوستوں کی تعداد کم ہو کر 6 تک رہ گئی ہے جن سے میل ملاپ روزانہ نہیں تو چھٹی والے دن ہوجاتا ہے۔ خوبی صرف اخلاص۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم مزاج ہونا ضروری نہیں کیونکہ ہم میں صرف خوش مزاجی کامن ہے باقی کسی سے نظریاتی اختلاف ہے کسی سے اعتقادات نہیں ملتے کسی کی عادتیں پسند نہیں ۔

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
نہیں بالکل نہیں میں بہت فرینڈلی ہوں چھوٹی بہن اور بھائی مجھ سے بہت فری ہیں (رعب جمانے کی کوشش بھی کروں تو وہ کہتے ہیں چل اگے او۔) ہاں ان کی کسی بات پر غصہ آجائے تو میری ایک گھوری ان کو سب کو سمجھا دیتی ہے۔

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟

دنیا تے رکھ بندیا ایسا بین کھلون
کول ہوواں تے ہسن دور ہوواں تے رون

ایسا کے لوگ میرے پیچھے بھی تعریف کریں، اچھی باتوں پر عمل کی کوشش کرتا ہوں۔

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
نہیں تکیہ کلام کوئی نہیں، پہلے کبھی عادت پڑ گئی تھی بات بات پر کہنے کی‘‘سمجھے ہو کہ نہیں‘‘ پھر ارادتاً اس پر قابو پایا۔

کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
اپنی ذات تک صفائی پسند ہوں گرمی سردی باتھ لیتا ہوں مگر اپنے اردگرد ماحول میری وجہ سے بکھر جاتا ہے (بھاگاں جی کو یہ شکایت سب سے زیادہ ہے کہ میں تھوڑی دیر کمرے میں اکیلا رہوں تو لگتا ہے کہ کمرے میں آندھی آئی تھی۔)

گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
میں گھر میں سب سے زیادہ قریب اپنی والدہ سے ہوں، اور یہ قربت حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے کیونکہ گھروں میں بڑے کی اہمیت ہوتی ہے اور چھوٹا لاڈلا ہوتا ہے ہم جیسے درمیان والے ریلو کٹے ہوتے ہیں۔

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
جن سے شیئرز کرنے والی ہوتی ہیں پہلے دوست تھے اب بھاگاں جی بھی ہیں۔

کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
جی بالکل گھر میں، ون اردو پر،دوستوں میں آفس میں رویہ ایک سا ہی ہے خوش مزاج اور فرینڈلی۔

ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ناراض ہوتا ہوں بالکل ہوتا ہوں، چھوٹا مجھ سے بحث کرے، بھاگاں جی میرے نخرے نا اٹھائیں۔

ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟

خاموش طبع نہیں اور نا ہی زیادہ بولتا ہوں مگر کوشش ہوتی ہے کہ بہتر اور دلچسپ کلام ہو۔

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟

سمجھانے کی اپنی سی کوشش کرتا ہوں اس کے بعد یا تو لڑائی ہے یا خاموشی۔

آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
میں سڑیل نہیں اور دوسرے بھی میرا خیال ہے سڑیل نہیں سمجھتے(تواڈا کی خیال اے)

سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
بہت زیادہ دلچسپی ہے، ان سیاہ ست دانوں کی حرکتوں پر کڑھتا ہوں اور گالیاں دے کر کتھارسس کرتا ہوں۔

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
زیادہ نہیں مگر یہ ہے کہ حالات کو کیلکولیٹ کرلیتا ہوں اور کسی حد تک درست ہی ہوتا ہے میرا سوچا ہوا۔

مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
الحمدللہ کرم پے پروردگار کا کہ تھوڑی مضبوطی عطا کی ہے اس نے، ورنہ جو مشکل حالات پچھلے بارہ برسوں میں دیکھے وہ کمزور اعصاب کے بس کی بات نہیں تھی۔

کتنی زبانیں جانتے ہیں؟

اردو، پنجابی، انگریز سمجھ اور پڑھ لیتا ہوں مگر وربلی فلوئنٹ نہیں آخر سرکاری سکول میں پڑھے ہیں۔
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
عربی میرے اجداد کی زبان اور پنجابی، فارسی سیکھنے کا شوق ہے میرے سسرالیوں کی زبان ہے بھاگاں جی کہا تو ہے کہ سکھائیں، دیکھیں کب سکھاتی ہیں۔

کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
میرے کوئی خاص تیاری نہیں ہوتی زیادہ سے زیادہ شیو کروالی اور نہا دھو کر کپڑے پین کر تیار۔ (اب بھاگاں جی کریمیں وغیرہ مل دیتی ہیں میرے منہ پر)

کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
لو جی ہم تو محفلوں کے دیوے (دیے) ہیں۔ شمع محفل تو زنانہ اصطلاح ہے۔ اللہ نے کا شکر ہے دوست احباب تاکیداً بلاتے ہیں

کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
کسی کی حسب توفیق مدد کرکے۔

ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
دوستوں کے درمیان وقت گزارتا ہوں اس سے کافی افاقہ ہوتا ہے۔

غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
آپ نے پوچھا تو آگیا، پہلے تو بہت زیادہ آتا تھا مگر اب کم ہے مگر بہرحال اب بھی آتا جاتا رہتا ہے۔(بھاگاں جی کہتی ہیں آپ کا کوئی پتا نہیں چلتا کہ کس بات پر اوکھے ہوجائیں۔)
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غلط بیانی اور ڈھٹائی پر، یعنی ایک تے چور اتوں چتر۔

غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟

بندہ بندہ دیکھ کر ری ایکشن دیتا ہوں۔ مجھ سے بڑا ہو خامشی اختیار کرکے منظر سے ہٹ جاتا ہوں۔ ہم عمر ہوتو پھڈا کرتا ہوں۔

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
انٹر میں ایک اکیڈمی میں پڑھتا تھا وہاں سر سجاد تھے کمال کے ٹیچر تھے ان سے پڑھنے کا بہت مزہ آتا تھا۔

کونسا مضمون پسند ہے؟
مجھے ہسٹری سبجیکٹ بہت پسند ہے، نصاب سے ہٹ کر بھی تاریخ کافی مطالعہ کیا ہے۔

کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
حساب کتاب، میڑک میں واحد مضمون ہے جس میں بوٹی ماری تھی، اور 66 نمبر لیے تھے۔ ستم ظریفی ملاحظہ ہو جس پیشے سے وابستہ ہوں یہاں سارا کام ہی حساب کتاب کا ہے۔

اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
خوش مزاجی۔ اسی کی وجہ سے آپ بہن بھائی مجھے برداشت کرتے ہیں۔

اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
گرم مزاجی جلد غصے میں آجانا اور پھر لحاظ نا کرنا۔

پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
لاہوریوں سے مت پوچھو۔ ویسے میٹھے میں گڑ والے چاول زردہ(گری اور بادام کے بغیر صرف میوہ اور مربہ کے ساتھ) سویاں، سوجی کا حلوہ، کریم سیلیڈ
نمکین میں بریانی بریانی بریانی اس کے بعد کچنار گوشت، شملے کی مرچ، دال چاول، ہریسہ، سجی، اچار گوشت، کنا گوشت، مچھلی، چکن سوپ۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔

کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
آلو میتھی ۔۔۔۔۔یہ چاہ کر بھی حلق سے نہیں اترتی۔

پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟

مجھے نیلا رنگ پسند ہے میرے زیادہ تر ڈریسنگ میں نیلا رنگ نمایاں ہوتا ہے، اور زرد رنگ چنگا نہیں لگدا۔

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پھولیوں کی خوشبو پسند ہے خاص طور پر موتیا۔ مگر جب بھوک لگی ہو تو صرف کھانے کی خوشبو سے بڑھ کر کچھ نہیں
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
ٹی شرٹ جینز گرمیوں میں اور سردیوں میں ہڈ اور زپر کا اضافہ ہوجاتا ہے اس کے ساتھ۔

Durre Nayab
29-01-2011, 05:15 PM
Wow! Hashmi bhai ji ka interview. . . . bohot ache kish. . . . yeh sawalat ho jaein aur bhai ji aap ki ijazat ho to mein bhi puchoon?

Samia Ali
30-01-2011, 06:16 PM
لو جی یہ تو میں نے اب دیکھا بہت اچھے کش

ویلکم ہاشمی بھائی

http://nylawblog.typepad.com/photos/uncategorized/2007/05/14/welcome_1_large.jpg

*HURD*
30-01-2011, 09:16 PM
السلام علیکم

واہ
فیضی(ھاشمی) کا انٹرویو
زبردست
شروعات سے ھی لگ رھا ھے کہ انٹرویو کتنا دلچسب ھو گا۔ ان شاء اللہ

اور فیضی

بریانی کے معاملے میں آپ میرے ھی بھائی ھیں۔
میرے لئے بریانی ھو باقی چاھے کچھ نہ ھو۔ تو سمجھیں میری عید ھو گئی اسی دن۔
ھاھاھاھاھاھاا

بہہہت شکریہ کشتاج۔
آپ کے لئے پوائنٹس

Kashfeen
30-01-2011, 09:52 PM
بہت اچھے ہاشمی جی۔شروعات تو زبردست ہے۔

آپکے فیورٹ کھانوں کی تعداد اتنی کم تھی کہ میں حیران ہوں کیسے لاہوریے ہیں۔پائے شائے کلیجیاں مغز کتھے نے۔
:p;d

اچھا ابھی کاپی پیسٹ مار کے جان نہیں چھڑانی آپ نے۔۔اور ذرا بھاگاں جی کی طرف سے بھی کچھ سنوائیں۔اور یہ بتائیں کہ وہ ہمیں جانتی ہیں ہم یعنی جو بھاگاں جی کے انے کی دعاوں میں آپ کے ساتھ شریک رہے ہیں۔باقی سوال ادھار ،

KishTaj
31-01-2011, 01:06 PM
شکریہ ھما آپی۔ اور اتنے کیوٹ سے ویلکم کے لئے سامعہ تمہارا بھی شکریہ۔۔:)۔
ہاشمی بھائی آپ کہاں گئے۔۔۔ باقی جوابات کا انتظار ہے۔
بہت بہت دلچسپ جوابات لگے۔۔۔۔
ارے لوگوں یہ انٹرویو میں نے بڑی زبردستی شروع کیا ہے اسی لئے سب سے :pپوائنٹس لوں گی ۔
ہے نا ہاشمی بھائی۔;d۔

سمر
31-01-2011, 02:23 PM
ھاشمی بھائی زرا جلدی جواب دیں نا ابھی تو میرے سمیت کافی لوگوں نے کافی سارے سوالات پوچھنے ہیں۔
چلیں اسی بہانے کچھ سوال پوچھ لیتا ہوں۔

اینگری ینگ مین کہنے سے غصہ آتا ہے۔
اطمینان کے لیے کیا چیز ضروری ہے۔
بسنت دھوم دھڑکے سے مناتے ہیں یا بس شامل ہوتے ہیں۔
ایکٹر اور ایکٹریس کون سے پسند ہیں۔
اکثر گانا کون سا گنگاتے ہیں۔
محبت اور عشق میں کیا فرق ہے۔
کیا کبھی محبت کے مرحلوں سے گزرے(یہ سوال کافی لوگوں نے مجھ سے ڈھکے چھپے لفظوں میں پوچھا ہے)۔:)

Raising Moon
31-01-2011, 02:56 PM
ہاشمی بھائی کدی گھر والوں سے چھپ کر فیلم شیلم ویکھن گئے
کدی سودے کے ٌپیسوں وچ ڈنڈی ماری
کبھی دیر رات کو دیوار پھلانگ کر گھر آئے
کدی پرہونیاں سے سر پھٹول ہویا
;););)

Hashmi
31-01-2011, 04:45 PM
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
جب آفس سے واپسی ہوتی ہے، ماں جی سے ملاقات ہوتی اور بھاگاں جی ناراضگی سے منتظر ہوتی ہیں (کیونکہ روز دیر ہوجاتی ہے)

قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
جھیل سیف الملوک ناران، آپ چڑھائی چڑھ کر جب پہلا منظر دیکھیں تو مبہوت کردیتا ہے، جھیل اس کے پش منظر میں سرسبز علاقہ اور اس کے پیچھے فلک بوس برف سے ڈھکی ملکہ پربت، کیا کمال کا نظارا تھا جو اب بھی میرے دل و دماغ میں نقش ہے۔
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
کوئی دوسری رائے نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔علم دین کہ یہی علم۔ نافع ہے، مگر دنیاوی تعلیم جو انسانوں کی فلاح کے لیے وہ بھی ضروری ہے۔

آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
میرے کئی بہترین دوست ہیں کس کس کا نام لوں مگر میرے خیال میں مجھ سے بڑھ کر میرا بہترین دوست کوئی نہیں، میں خود کو اچھے کاموں پر اکسانے کی کوشش کرتا ہوں اور برے کاموں کی وجہ سے خود کو ملامت بھی کرتا رہتا ہوں۔

پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
دوستی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ دوستوں کے انتخاب میں صرف میری پسندیدگی اور اختیار شامل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔رشتہ داروں کی طرح نہیں جو مسلط ہوگئے مجھ پر کہ جیسے بھی ہیں نبھاہ کرو ان سے۔

پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
پسندیدہ شعر تو کئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان میں سے ایک میرے سگنیچر میں بھی لکھا ہے، اور کہاوت مجھے اپنی ہی پسند ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انس ان کو چاہیے کہ وہ بندے کا پتر بن کر رہے۔

گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
عجیب سوال ہے۔۔۔۔ جو چیز مجھے پسند ہے وہ ہی میرے گھر میں ہے جو پسند نہیں ہوگی وہ اول تو میرے گھر میں آئے گی ہیں نہیں اگر بھول چک سے آ بھی گئی تو اٹھا کے باہر سٹ دوں گا۔ قصہ مختصر جو میرے گھر میں شے پائی جاتی ہے وہ میری پسند کی ہی ہے۔

ون اردو پر کیسے آئے؟
ون اردو پر گھومتے پھرتے آگیا تھے۔ آوارہ گردی مزاج میں ہے۔

کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
وجہ کچھ نہیں۔ بس یہاں کا ماحول دوسرے فورمز سے بہتر لگا۔( اور کیا یہاں چیز ونڈی کی بٹتی ہیں؟)

ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
سب سے پہلے امریکن آپاں سے گفتگو ہوئی تھی۔

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
فی الحال تو کوئی نہیں لگیا مینوں (توانوں کوئی لگا تے دسو)

ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
جی نہیں میں بہت ڈھیٹ ہوں پری ورتن پسند نہیں شخصیت میں۔

اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
جی کچھ عرصے سے تو ون اردو ہی پسند ہے، دفتری کاموں میں وقفوں کے دوران ون اردو کا دورہ پڑتا ہے چکر شکر لگ جاتا ہے۔

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
ہمسائی آپاں کوثر بیگ صاحبہ کی شفقت سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکن آپاں آمنہ آپاں کی اصول پسندی سے (جس طرح وہ اپنے بچوں کی تربیت کے واقعات گاہے بگاہے بتاتی ہیں۔) امریکن آپاں کاشفین کے پیار بھرے رکھ رکھاؤ سے، یازغل بھائی کی معلومات سے ماظق بھائی کے تحمل و بردباری سے، غالب۔ خستہ، الف نون اور ڈاکڑ کوپر کی ثقیل اردو سے، مون پاء جی کے کھڑاکوں سے (بالکل میرے طبیعت کی ہیں) اور سحر ازاد بھائی کے اپنے مؤقف پر مضبوطی سے جمے رہنے کی عادت سے۔ ٹرومین کی سمائلستان سے۔

یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
سب سے پہلے امریکن آپاں سے۔

ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
گفتگو+گپ شپ
لائبریری
معلومات۔ عامہ

نا پسند ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعلانات سیکشن میں اعلان۔ رخصتی بوجوہ کٹی۔

کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
اتنی گہرائی میں کبھی جائزہ نہیں لیا، لیکن یہاں کے لوگ بہت نازک مزاج لگے۔

ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
یہاں کا ماحول کافی فرینڈلی ہے،ارباب۔ اقتدار غیر ضروری مداخلت نہیں کرتے۔

آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
فائدہ یہ ہے کہ یہاں صحتمند اور میعاری گفتگو ہوتی ہے اور سب سے بڑھ کر اس کے ماحول کی وجہ سے آپ اپنے عزیز رشتہ داروں سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ون اردو کا ریفرنس اور دعوت دے سکتے ہیں۔

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
بچپن میں شرارتی تھا مگر لگتا معصوم تھا۔۔۔۔۔۔۔۔شرارت پر پکڑے جانے پر یہی کہا جاتا تھا کہ شکلوں تے بڑا معصوم لگدا اے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔تے کرتوت ویکھو ذرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میسنا نا ہووے تے۔

بچپن کیسا گزرا؟
بہت اچھا گزرا ، والدین نے تقریباً تمام خواہشات پوری کیں مگر جب خود کمانے جوگے ہوئے تو بہت سی خواہشات کی تکمیل کا سوچ کر ٹھنڈی آہیں بھر کر رہ جاتا ہوں۔

کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
کوئی اک ہو تو بتاؤں۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر زیادہ شکائیتیں میری لڑائی جھگڑے کی آتی تھیں، باہر میں کسی کو مارتا تھا تو شکایت پہلے گھر پہنچ جاتی تھی پھر گھر میں مجھے کٹ پڑتی تھی ماں جی سے وہ بھی ایسے کہ جائے فرار نہیں ہوتی تھی کوئی کیونکہ کنڈیاں پہلے لگ جاتی تھیں میرے کن کھلون توں پہلے۔

پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
پڑھائی میں کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دے سکے بیک بنچر سمجھ لیں نالائق سے ایک کیٹگری اوپر۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ الحمدللہ فیل کبھی نہیں ہوا مگر ستارہ ہلال ستارہ امتیاز اور نشان۔ حیدر بھی کوئی نہیں لیا۔

کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟
جی نہیں کیونکہ میں تھوڑا حسن پرست ہوں بچپن سے ہی، مجھے اپنی دو ٹیچرز بہت پسند تھیں مس پیٹریشیا اور مس زاہدہ، اور خوبیء قسمت وہ بھی مجھ سے پیار کرتی تھیں کیونکہ میں بچپن میں گول مٹول اور بہت خوبصورت ہوتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مس پیٹریشیا تو مجھے گود میں بٹھا کر پیار کیا کرتی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آہ کیا دن تھے وہ۔

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
یہ چار سال پہلے کی بات ہے دسمبر کی سرد راتیں تھیں ویک اینڈ تھا میں اپنے 3 دوستوں کے ساتھ گھر کے پاس لٹن روڈ پر واقع چائے کے ہوٹل پر رات کے تقریباً 2 بجے ہنس کھیڈ رہا تھا چائے کے دور چل رہے تھے جگتیں لگ رہیں تھیں، لاہور میں ٹرینڈ ہے کہ رات کو ہوٹل کے باہر کرسیاں اور میزیں سڑک کنارے لگا دی جاتی ہیں یا صف بھی بچھادی جاتی ہے، اچانک ایک دھماکہ ہوا ہوٹل کے بالکل سامنے گرین بیلٹ کے دوسری طرف ایک رکشہ سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گیا تھا،جس جگہ ہوٹل واقع ہے وہاں سے سڑک تھوڑی سے سلوپ میں ہے یعنی تھوڑی سے کمان کی طرح مڑتی ہے پتا چلا کہ رکشہ بہت سپیڈ میں تھا اور سلوپ میں آؤٹ آف کنٹرول ہو کر ٹرک سے ٹکرا گیا۔ ہم دوڑ کر سڑک کی پرلی طرف پہنچے تو دیکھا کہ رکشہ ڈرائیور حیرت انگیز طور پر بخیریت ہے اور بھاگ گیا ہے اور پیچھے بیٹھی سواری بری طرح زخمی ہے اور رکشے کی باڈی بالکل پچک گئی ہےاور جس کی وجہ سے سواری کو نکالنا مشکل ہے، بہرحال جیسے تیسے ہم نے اینٹوں سریوں کی مدد سے رکشے کی باڈی کو توڑا اور زخمی کو باہر نکالا وہ ایک ادھیڑ عمر کا صحت مند شخص تھا۔ اب مسئلہ اس کو ہوسپٹل پہنچانے کا تھا رات کے اس وقت سڑکیں کچھ سردی کی وجہ سے سنسان تھیں کچھ میانی صاحب قبرستان ساتھ تھا اس وجہ سے رات کے ٹائم ٹریفک کم ہوتی تھی۔ نا بندہ نا بندے کی ذات۔۔۔۔۔۔آخر ہم نے قریب سڑک کنارے کھڑی ایک ریڑھی جو کھمبے کے ساتھ بندھی تھی اس کا سنگل توڑ کر اس بندے کو ریڑھی پر ڈال کر ہم چار لوگوں نے دھکا لگا کر بھاگنا شروع کیا، اور تقریباً 2 کلومیڑ سفر طے کرکے گنگارام پہنچایا، جب ہم ہوسپٹل پہنچے اور روشنی میں ریڑھی کا منظر دیکھا تو کافی وحشت ناک تھا، ریڑھی پر شیٹ بچھی تھی جس کی وجہ سے خون بہہ بہہ کر ریڑھی پر ہی جمع ہوگیا تھا، اور اتنا خون تھا کہ جیسے گنڈیری کی ریڑھی پر برف کی سل رکھی جاتی ہے اور برف پگھل کر نیچے پانی کی صورت ایک جوہڑ کی شکل اختیار کرلیتی ہے، قصہ مختصر ایک دوست جو اخبار میں ملازم تھا اس کو چھوڑ کر ہم واپس آگئے کہ وہ پولیس کو صورتحال بتا سکے، دوسری شام ہم نے پتا کیا تو بندہ ہوسپٹل میں ہی فوت ہوگیا تھا، وہ ریڑھی کا خونی منظر اتنے سالوں بعد بھی میرے ذہن میں نقش ہے۔

کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
واقعات 2 ہیں میری شرمندگی کے مگر ان کو یاد کرکے میں ہنس پڑتا ہوں۔ چونکہ آپ نے ایک کی فرمائش کی ہے اس لیے ایک واقعہ درج ذیل ہے۔

یہ اس زمانے کی بات ہے جب میں انٹر میں تھا اور گورنمٹ کالج ایم۔اے۔او کا طالبعلم تھا۔ اس کالج کی غنڈہ گردی مشہور ہے شروع سے، یہاں کا دستور ہے کہ اسٹوڈنٹس بسوں اور ویگنوں پر مفت سفر کرتے تھے کرایہ مانگنے پر اسٹوڈنٹ ایم۔اے ۔او کہہ دیتا تھا اور ویگن کنڈیکٹر بیچارہ چپ ہوجاتا تھا، کوئی ان میں سے کبھی جیالا بھی نکل آتا تھا، پھر اس کو سبق سکھانے کے لیے اسٹوڈنٹ ویگن یا بس کا نمبر نوٹ کرکے لے آتا تھا، پھر ہم سب اکھٹھے ہوکر جاتے اور سڑک کی دونوں طرف کھڑے ہوجاتے اور مطلوبہ ویگن کی آمد پر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی حسب۔ توفیق خاطر تواضع کرتے۔ اس خاص دن بھی ایک کلاس فیلو ایک گاڑی کا نمبر نوٹ کرکے لایا اور ہم چھٹی ٹائم اکٹھے ہو چل پڑے، اس ویگن کا روٹ ہمارے کالج سے ذرا ہٹ کر تھا وہ کالج کے سامنے سے نہیں بالکہ اس ذرا سا ہٹ کر جین مندر چوک سے گزرتی تھی، وہاں پر ایک گرلز کا پولی ٹیکنیکل کالج بھی واقع ہے اس کالج کا بھی چھٹی ٹائم تھا اور لڑکیاں اسٹاپ پر کھڑی تھیں خیر تھوڑے انتظار کے بعد وہ مطلوبہ ویگن آئی اور ہم نے اس کو روک لیا 2 لڑکوں ڈرائیور کو اتار لیا اور میں کنڈیکڑ پر حملہ آور ہوا میں نے اس کا گریبان پکڑا اور اس کو نیچے کیطرف گھسیٹ کر اتارنے کی کوشش کرنے لگا اور وہ معافیاں مانگ رہا تھا میں اس پر مکے برسا رہتا تھا اور کہہ رہا تھا تھلے آ۔۔۔۔۔۔۔۔۔تیری پہلوانی کڈاں۔۔۔۔۔۔۔تے تیونوں کرایہ وی دیاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچانک میری نگاہ پچھلی ویگن کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی ہوئی لڑکی پر پڑی تو وہ اپنی بھاگاں جی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھاگاں جی کی آنکھیں حیرت سے ہرنی جیسی خوبصورت آنکھیں پھیلی ہوئی تھیں اور منہ کھلا ہوا تھا اور میں انتہائی شرمندگی کے عالم میں وہاں سے رفو چکر ہوگیا، اور کئی مہینے میں بھاگاں جی کے متھے نہیں لگا (اس زمانے میں میرا اور بھاگاں جی کا تعارف صرف کزنز کی حد تک تھا محب اور محبوب بعد میں ہوئے) بھاگاں جی اکثر مجھے غصہ کرنے پر کہتی ہیں زیادہ بدمعاشی نا دکھائیں، میرے احتجاج کرنے پر اس واقعے کا حوالہ دیتی ہیں اور کہتی ہیں میں آپ کی غنڈہ گردی اپنی آنکھوں سے دیکھ چکی ہوں، وہ تو شکر ہے بھاگاں جی نے اس واقع کا ذکر کسی سے نہیں کیا ورنہ اگر ماں جی کو اس کی بھنک بھی پڑتی تو مجھے یقین ہے کہ اس عمر میں بھی مجھے پھینٹی پڑجاتی۔

کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
گھریلو معاشی بدحالی کے سبب تعلیم ادھوری چھوڑ کر جاب کرنے کا فیصلہ جس نے میری آنے والی زندگی پر بہت اثر ڈالا۔ تعلیم ادھوری چھوڑنے کا قلق ہے۔
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
جی والد صاحب کی سرکاری نوکری کی برخواستگی بوجوہ والد صاحب کی یونین بازی اور افسران کی خاربازی۔

Hashmi
31-01-2011, 04:46 PM
Wow! Hashmi bhai ji ka interview. . . . bohot ache kish. . . . yeh sawalat ho jaein aur bhai ji aap ki ijazat ho to mein bhi puchoon?

جی ضرور پوچھیں نایاب سس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اجازت کی ضرورت نہیں۔

Hashmi
31-01-2011, 04:48 PM
شکریہ ھما آپی۔ اور اتنے کیوٹ سے ویلکم کے لئے سامعہ تمہارا بھی شکریہ۔۔:)۔
ہاشمی بھائی آپ کہاں گئے۔۔۔ باقی جوابات کا انتظار ہے۔
بہت بہت دلچسپ جوابات لگے۔۔۔۔
ارے لوگوں یہ انٹرویو میں نے بڑی زبردستی شروع کیا ہے اسی لئے سب سے :pپوائنٹس لوں گی ۔
ہے نا ہاشمی بھائی۔;d۔

کڑیے ذرا ساہ تے لے۔
ایک تو اتنی لمبی لسٹ تھما دیتی ہیں سوالوں کی اوپر سے جلدی کا مطالبہ۔ یقین کریں اتنے سوال مجھے زمانہ طالبعلمی میں پوچھے جاتے تو میں جواب دینے کی بجائے فیل ہونے کو ترجیح دیتا۔ اب بھی 2 گھنٹے لگے ہیں جواب تیار کرنے میں۔

Hashmi
31-01-2011, 04:51 PM
بہت اچھے ہاشمی جی۔شروعات تو زبردست ہے۔

آپکے فیورٹ کھانوں کی تعداد اتنی کم تھی کہ میں حیران ہوں کیسے لاہوریے ہیں۔پائے شائے کلیجیاں مغز کتھے نے۔
:p;d

اچھا ابھی کاپی پیسٹ مار کے جان نہیں چھڑانی آپ نے۔۔اور ذرا بھاگاں جی کی طرف سے بھی کچھ سنوائیں۔اور یہ بتائیں کہ وہ ہمیں جانتی ہیں ہم یعنی جو بھاگاں جی کے انے کی دعاوں میں آپ کے ساتھ شریک رہے ہیں۔باقی سوال ادھار ،

امریکن آپاں۔ پسند کرنے کا شکریہ۔ میں نے جواب میں پہلے لکھا تھا کہ لاہوریوں سے کھانے کا پوچھ رہی ہیں، اور ساتھ کچھ نام لکھ کر وغیرہ وغیرہ پر جواب ختم کیا تھا۔ کلیجی مغز کھد زبان بونگ پائے سب اس وغیرہ وغیرہ میں ہیں توانوں نظر نہیں آئے؟

Gul Rehna
31-01-2011, 04:59 PM
السلام علیکم
ہاشمی بھائی میں بھی سوال پوچھ لوں کیا؟

KishTaj
31-01-2011, 05:26 PM
بہت ہی عمدہ اور دلچسپ جا رہا ہے انٹرویو۔۔ شکریہ بھیا۔

دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
جب آفس سے واپسی ہوتی ہے، ماں جی سے ملاقات ہوتی اور بھاگاں جی ناراضگی سے منتظر ہوتی ہیں (کیونکہ روز دیر ہوجاتی ہے)

۔;d۔

پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
دوستی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ دوستوں کے انتخاب میں صرف میری پسندیدگی اور اختیار شامل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ رشتہ داروں کی طرح نہیں جو مسلط ہوگئے مجھ پر کہ جیسے بھی ہیں نبھاہ کرو ان سے۔

ہممم یہ بات بڑی اچھی کہی ویسے۔

کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
وجہ کچھ نہیں۔ بس یہاں کا ماحول دوسرے فورمز سے بہتر لگا۔( اور کیا یہاں چیز ونڈی کی بٹتی ہیں؟)

ویسے یہ چیز ونڈی کیا بلا ہے بھائی؟

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
فی الحال تو کوئی نہیں لگیا مینوں (توانوں کوئی لگا تے دسو)

یہ اور اس کے نیچے والی پوسٹ میں سرخ لائنز پڑھیں تو۔

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
ہمسائی آپاں کوثر بیگ صاحبہ کی شفقت سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکن آپاں آمنہ آپاں کی اصول پسندی سے (جس طرح وہ اپنے بچوں کی تربیت کے واقعات گاہے بگاہے بتاتی ہیں۔) امریکن آپاں کاشفین کے پیار بھرے رکھ رکھاؤ سے، یازغل بھائی کی معلومات سے ماظق بھائی کے تحمل و بردباری سے، غالب۔ خستہ، الف نون اور ڈاکڑ کوپر کی ثقیل اردو سے، مون پاء جی کے کھڑاکوں سے (بالکل میرے طبیعت کی ہیں) اور سحر ازاد بھائی کے اپنے مؤقف پر مضبوطی سے جمے رہنے کی عادت سے۔ ٹرومین کی سمائلستان سے۔

کیا یہ کھلا تضاد نہیں ;d۔

کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
کوئی اک ہو تو بتاؤں۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر زیادہ شکائیتیں میری لڑائی جھگڑے کی آتی تھیں، باہر میں کسی کو مارتا تھا تو شکایت پہلے گھر پہنچ جاتی تھی پھر گھر میں مجھے کٹ پڑتی تھی ماں جی سے وہ بھی ایسے کہ جائے فرار نہیں ہوتی تھی کوئی کیونکہ کنڈیاں پہلے لگ جاتی تھیں میرے کن کھلون توں پہلے۔

ہاہاہا۔ اب تک سب سے زیادہ کٹ پڑنے کا ریکارڈ کب کا ہے;d۔

کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
واقعات 2 ہیں میری شرمندگی کے مگر ان کو یاد کرکے میں ہنس پڑتا ہوں۔ چونکہ آپ نے ایک کی فرمائش کی ہے اس لیے ایک واقعہ درج ذیل ہے۔
اچانک میری نگاہ پچھلی ویگن کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی ہوئی لڑکی پر پڑی تو وہ اپنی بھاگاں جی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھاگاں جی کی آنکھیں حیرت سے ہرنی جیسی خوبصورت آنکھیں پھیلی ہوئی تھیں اور منہ کھلا ہوا تھا اور میں انتہائی شرمندگی کے عالم میں وہاں سے رفو چکر ہوگیا، اور کئی مہینے میں بھاگاں جی کے متھے نہیں لگا (اس زمانے میں میرا اور بھاگاں جی کا تعارف صرف کزنز کی حد تک تھا محب اور محبوب بعد میں ہوئے) بھاگاں جی اکثر مجھے غصہ کرنے پر کہتی ہیں زیادہ بدمعاشی نا دکھائیں، میرے احتجاج کرنے پر اس واقعے کا حوالہ دیتی ہیں اور کہتی ہیں میں آپ کی غنڈہ گردی اپنی آنکھوں سے دیکھ چکی ہوں، وہ تو شکر ہے بھاگاں جی نے اس واقع کا ذکر کسی سے نہیں کیا ورنہ اگر ماں جی کو اس کی بھنک بھی پڑتی تو مجھے یقین ہے کہ اس عمر میں بھی مجھے پھینٹی پڑجاتی۔
۔;d۔۔

دوسرا قصہ بھی سنا ہی ڈالیں بھائی ۔۔۔۔ ویسے بھاگاں جی واقعی بڑی اچھی ہیں;d۔

KishTaj
31-01-2011, 05:28 PM
کڑیے ذرا ساہ تے لے۔
ایک تو اتنی لمبی لسٹ تھما دیتی ہیں سوالوں کی اوپر سے جلدی کا مطالبہ۔ یقین کریں اتنے سوال مجھے زمانہ طالبعلمی میں پوچھے جاتے تو میں جواب دینے کی بجائے فیل ہونے کو ترجیح دیتا۔ اب بھی 2 گھنٹے لگے ہیں جواب تیار کرنے میں۔
ہی ہی ہی ۔۔۔ بھائی ایک سوال اور پلیز۔۔۔
اردو فورم پر اتنا عرصہ رہ کر بھی پنجابی سے پاک اردو لکھنے کے کیوں عادی نہ ہو سکے~;d۔

KishTaj
31-01-2011, 05:40 PM
کہاں رہتے ہیں؟
توانوں ہن تک نہیں پتا ؟ شادی سے پہلے اپنے سسر جی کی دونالی سے بچ کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور، ٹمپل روڈ مزنگ، ایک طرف مال روڈ دوسری طرف مزنگ چونگی، ایک طرف میانی صاحب قبرستان، ایک طرف گنگا رام ہسپتال اور فاطمہ جناح میڈیکل کالج۔ ان سب کے وچ کار ہے میرا گھر۔

بھائی! صحیح ایڈریس تو اب بھی سمجھ نہیں آیا;d۔

زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟

بندے کا پتر بننا چاہتا تھا الحمد اللہ تھوڑا بہت بن ہی گیا ہوں۔

ویسے یہ احساس کب ہوا کہ۔۔۔۔ تھوڑے بہت بندے کے پتر بن گئے ہیں~۔

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست زندگی کا قیمتی اثاثہ ہیں، بشرط کہ دوست ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا۔

سچی بات کہی بھائی۔۔۔

کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
اپنی ذات تک صفائی پسند ہوں گرمی سردی باتھ لیتا ہوں مگر اپنے اردگرد ماحول میری وجہ سے بکھر جاتا ہے (بھاگاں جی کو یہ شکایت سب سے زیادہ ہے کہ میں تھوڑی دیر کمرے میں اکیلا رہوں تو لگتا ہے کہ کمرے میں آندھی آئی تھی۔)

اوہ چچ چچ ۔۔۔ بھابھی جی سے بڑی ہمدردی ہو رہی ہے مجھے اب۔

کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
میرے کوئی خاص تیاری نہیں ہوتی زیادہ سے زیادہ شیو کروالی اور نہا دھو کر کپڑے پین کر تیار۔ (اب بھاگاں جی کریمیں وغیرہ مل دیتی ہیں میرے منہ پر)

;d;d ۔۔۔

پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
لاہوریوں سے مت پوچھو۔ ویسے میٹھے میں گڑ والے چاول زردہ(گری اور بادام کے بغیر صرف میوہ اور مربہ کے ساتھ) سویاں، سوجی کا حلوہ، کریم سیلیڈ
نمکین میں بریانی بریانی بریانی اس کے بعد کچنار گوشت، شملے کی مرچ، دال چاول، ہریسہ، سجی، اچار گوشت، کنا گوشت، مچھلی، چکن سوپ۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔

کچھ رہ گیا ہو تو وہ بھی لکھ دیتے بھائی~۔

مُون
31-01-2011, 05:58 PM
ماشاءاللہ سے ہاشمی پائی جی بھی شکنجے میں پھنس ہی گئے۔۔۔ بلے بھئ بلے۔۔۔۔ ابھی تک تو تھوڑے بہت ٹھیک ہی جارہے ہو
بھائی جی۔۔۔

۔
میرے بھی تھوڑے بہت سوال ہیں ذرا جواب دینے کی "کوشش" کیجیے گا۔۔۔ ایویں پتھر مت پھوڑیے گا۔۔۔ نئیں تو انٹرویو کی جگہہ دنگل بھی چل سکتا ہے۔۔

محبت کو کیا سمجھتے ہیں؟ بہن بھائیوں، ماں باپ سے محبت تو سبھی کو ہوتی ہے۔ میں دوسری والی کی بات کر رہی ہوں۔۔۔
شادی سے پہلے والی پسندیدگی کو کیا سمجھتے ہیں؟

لو میریج ہوئی یا ارینج یا لو پلس ارینج؟

اب اسی سے ریلیٹڈ سوال۔۔۔ یہ تو سبھی جانتے،مانتے ہیں کہ محبت اندھی ہوتی ہے۔۔۔ آپ کے کیس میں اس اندھے پن کا شکار

کون ہوا آپ یا بھاگاں جی؟ ( تاکہ میں ہمدردی کرنے یا نا کرنے کا سوچ سکوں )

شادی سے پہلے اور شادی کے بعد آپ مزاج میں کیا فرق آیا ہے؟

بھاگاں جی جہیز میں وہ خاندانی دو نالی بندوق لائی یا کُچھ اور اس میں آپ کی مانی گئ یا نہیں یعنی جہیز لانے کے سلسلے میں؟ ( ذرا سوچ کر جواب دیجیے گا میں تفتیشی موڈ میں ہوں )

کھانے میں دیر سویر پر کتنی کھپ ڈالتے ہیں اور کیا یہ کھپ ڈالنے سے پہلے دیکھ لیتے ہیں کہ سامنے کون سی ہستی ہے؟

ٹی وی پر حالات حاضرہ کے علاوہ کیا دیکھنا پسند کرتے ہیں؟

میوزک میں کیا سٹائل پسند ہے اور بیگم سے پسند کتنی ملتی جُلتی ہے اس معاملے میں؟

پسندیدہ گلوکاروں کے نام بھی بتا دیجیے ( اگر کوئی ہے تو )

شلوار قمیض صرف عید کی عید ہی پہنتے ہیں یا عام دنوں میں بھی تکلیف دے دیتے ہیں اسے؟

پاؤں کا سائز یعنی کتنا وڈا جوتا پہنتے ہو؟

والدہ یا والد محترم سے بات منوانے کے ٹائم پر جوتا، ڈنڈا ٹائپ ضروری اشیاء کو منظر سے غائب کر دیتے ہیں یا رینج سے باہر کھڑے ہو کر مدعا بیان کرتے ہیں؟

اب آتی ہوں میں ذرا حالات حاضرہ کے سوالوں پر۔

آجکل کے حالات سے مایوس ہیں یا کوئی اُمید کی کرن دل میں باقی ہے؟

کیا تیونس اور مصر جیسا انقلاب اپنے مُلک میں لانا چاہتے ہیں؟

جتنی تلخی یا کھرا پن آپ کی باتوں میں پایا جاتا ہے یہ کرم صرف ون اُردو پر
کرتے ہیں یا اصل زندگی میں بھی ہر کسی پر یہ شیرہ انڈیلتے ہیں؟

عقل کا دامن کب چھوٹتا ہے ہاتھ سے یا پھر کب پکڑتے ہیں؟

کیا آپ کو لگتا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینا اچھا ہوتا ہے مثال کے طور پر خود ہی مدعی خود ہی قاضی اور خود ہی سزا دینا جیسی بات کر رہی ہوں۔

کیا آپ بھی بقیہ عوام کی طرح خود پسند واقع ہوئے ہیں یعنی کہ ہم سے بڑھ کر غیور،بہادر،سمجھدار وغیرہ وغیرہ ٹائپ کوئی قوم نہیں ہے؟

اگر موقع دیا جائے تو جنگ کے علاوہ باقی کس طرح سے ملک کے لیے فری کام کرنے کو تیار ہوں گے جس سے کسی کا بھلا ہو سکے؟

محلے میں کسی ایک کی ٹھکائی کرنے کا موقع ملے تو کس پر ہاتھ ڈالیں گے؟

اپنے اردگرد کے ایریا کی ایک اچھی بات بتلائیں اور ایک بُری۔

ملک کی ایک بات جو بےحد پسند ہو اور جو بہت بُری لگتی ہو؟

پاکستانی عوام میں کیا چیز بدلنا پسند کریں گے اور کیا چیز کھٹکتی ہے؟

ایسے ہی ایک اچھی بات بھی بتا دیں جو کسی دوسری قوم کو بھی ایڈاپٹ کرنی چاہیے۔

آپ کو کیا لگتا ہے کہ ملک کا دُشمن باہر ہے یا اندر؟ یعنی ہر چیز کا ملبہ ظالم امریکہ پر گراتے ہیں یا مظلوم ملک کا قصور میں حصہ ڈھونڈتے ہیں؟

باہر کے ممالک میں چلے جانے والے پاکستانیوں پر ترس آتا ہے یا رشک؟

آپ کو کیا لگتا ہے وہ ملک کے وفادار نہیں جو چلے گئے؟

چانس ملے تو کسی دوسرے ملک میں جانا پسند کریں گے؟ اکیلے یا بمعہ فیملی؟

مُون
31-01-2011, 06:01 PM
توبہ میں تو تین چار سوالات کر کے ہی ہانپ گئ ہوں۔۔۔۔ باقی دوبارہ لکھوں گی تھوڑی دیر میں یا کل۔۔۔

مُون
31-01-2011, 06:23 PM
دوستی اور دُشمنی کس حد تک نبھانے کے قائل ہیں۔۔ ذاتی سطح پر اور قومی سطح پر؟
پاک بھارت دوستی کے قائل ہیں یا پھر ( بقول میرے ) بات چیت کریں ہنسیں کھیلیں بھی مگر ایک فاصلہ رکھ کر؟
آئندہ پچاس سال میں پاکستان کو کر شکل و صورت میں سوچتے ہیں؟
ایسا ہی سوال آئندہ پچاس سال میں مغربی ممالک کے لیے ہے۔

تعلق بوجھ بن جائے تو کیا کرنا چاہیے؟ اگر تعلق خونی رشتہ ہو تو بھی کیا رستہ اپنانا چاہیے؟

Hashmi
31-01-2011, 06:30 PM
ھاشمی بھائی زرا جلدی جواب دیں نا ابھی تو میرے سمیت کافی لوگوں نے کافی سارے سوالات پوچھنے ہیں۔
چلیں اسی بہانے کچھ سوال پوچھ لیتا ہوں۔

بہانے بہانے سے سوال نا پوچھیں ماظق بھائی ڈائریکٹ پوچھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں چونکہ شادی شدگان میں نیو اینٹری ہوں مگر آپ کے بہانانہ کلام سے بخوبی اخذ کر سکتا ہوں کہ بھابھی کی ناراضگی کے وقت آپ بہانوں بہانوں سے ان سے مخاطب ہوتے ہوں گے وقتاً فوقتاً ناراضگی کی شدت کا اندازہ لگانے کے لیے اور موافق وقت کا اندازہ کرکے ان سے معافی تلافی کرتے ہوں گے۔

اینگری ینگ مین کہنے سے غصہ آتا ہے۔
جی نہیں اب تو اینگر ہی نہیں رہا، پتا نہیں کتھے چلا گیا اور تقاضائے عمر کے تحت ینگ مین کوئی کہے تو برا لگتا ہے۔
اطمینان کے لیے کیا چیز ضروری ہے۔
یہ کیا ہوتا ہے؟ بحیثیت پاکستانی میں اس لفظ سے نا آشنا ہوں۔

بسنت دھوم دھڑکے سے مناتے ہیں یا بس شامل ہوتے ہیں۔
کیا یاد کروا دیا ماظق بھائی۔
میں اتنا اچھا پتنگ باز نہیں ہوں مگر جب تک بسنت ہوتی تھی تو ہلا گلا خوب کرتا تھا۔ بچپن میں ہمای چھت دوسروں کے مقابلے اونچی تھی اس لیے گلی والے اور میرے چچا کے دوست ہمارے ہاں آتے تھے اور کافی شغل ہوتا تھا، میرے چچا ہینڈ میڈ بم بناتے تھے شاہ عالمی سے پٹاس لا کر بچری کے ساتھ ملا کر کپڑے میں لپیٹ کر دھاگے سے باندھ دیتے تھے اور آلے دوالے کی چھتوں پر بم باری کرکے منہ پراں کر لیتے تھے اللہ جنت نصیب کرے ہماری دادی جان ہم سب کے لیے خصوصی طور پر آلو والی روٹیاں پکاتی تھیں، پھر بڑے ہونے کے بعد ہم دوستوں کے ساتھ شغل میلہ کرنے لگے، مجھے یاد ہے بسنت کے آخری ادوار میں ہم ایک دوست کی دعوت پر اس کے ماموں کے گھر اوکاڑہ بسنت منانے گئے، ہماری تعداد 12 تھی، اوکاڑہ میں لاہور کے برخلاف بسنت نائٹ کا اتنا رواج نہیں تھا۔ ہم نے روایت کے مطابق وہاں جا کر رات کو اونچی آواز میں ڈیک لگایا باجے بجائے اور کافی شوروغل کیا دوسرے لفظوں میں خوب طوفان بدتمیزی بپا کیا، رات 3 بجے محلے والے اکٹھے ہو کر دوست کے ماموں سے شکایت کرنے آگئے اور دوست کے ماما جی نے ہم سے ہاتھ جوڑ کر دانت پیستے ہوئے ہمارا شکریہ ادا کیا اور آداب۔ میزبانی کی مزیدی ادائیگی سے معذرت کرلی اور ہم صبح پانچ بجے اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر بیٹھے تھے ۔ ہم دوست بسنت کے ایام میں سو نہیں سکتے تھے کیونکہ جس کو اونگھ بھی آجاتی تو اس پر جھل پڑجاتی اور کافی کٹ پڑتی تھی۔
ایکٹر اور ایکٹریس کون سے پسند ہیں۔
ایکٹر عامر خان اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے اور تمام اداکارائیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے۔
اکثر گانا کون سا گنگاتے ہیں۔
میں باتھ روم سنگر ہوں، گانوں کا اتنا شوقین نہیں غزل کبھی کبھی موڈ میں گنگناتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا‘‘
محبت اور عشق میں کیا فرق ہے۔
محبت میرے نزدیک صرف مخلوق کے لیے اور، عشق صرف عشق۔ حقیقی جو صرف اللہ کی ذات کے لیے ہے، اور عشق حقیقی کے دعوے میں جو سچا ہے وہ عشق رسول صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم میں مبتلا ہے۔
کیا کبھی محبت کے مرحلوں سے گزرے(یہ سوال کافی لوگوں نے مجھ سے ڈھکے چھپے لفظوں میں پوچھا ہے)۔
میں اس کے جواب میں آپ سے ہاشم ندیم کے ناول ‘‘خدا اور محبت‘‘ سے کچھ اقتباس پیش کرنا چاہوں گا، کیا کمال لکھا ہے ناول بہت عرصے بعد ایسی تحریر پڑھنے کو ملی جس کو دوبارہ پڑھنے کو دل چاہا، اس پر جیو پر عنقریب ڈرامہ بھی چلنے والا ہے۔

محبت بھی انسان پر کسی دن کے پہروں کی طرح وارد ہوتی ہے۔
محبت کا پہلا پہر ہمیشہ چھبن، تشنگی اور شدید پیاس لے کر آتا ہے، جب آپ کا محبوب آپ سے دور ہوتا ہے۔ آپ کے جذبے آپ ہی تک محدود ہوتے ہیں۔ اور یکطرفہ محبت کی یہ تڑپ آپ کو ہر لمحہ کانٹوں پر چلنے کا احساس دلاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر اظہار ہوجاتا ہے اور خوش قسمتی سے اگر اظہار قبولیت کا شرف بھی پالے تو محبت کا دوسرا پہر شروع ہوتا ہے۔ تب محبت کی اصل ٹھنڈی چھاؤں کا ابدی سکون کا احساس ہوتا ہے، تب تپتی دھوپ میں بھی ٹھنڈک ملتی ہے اور جلتا صحرا بھی نخلستان بن جاتا ہے۔ اور نخلستان جس کا ساکت رکا ہوا پانی بھی کسی میٹھے اور صاف بہتے جھرنے کی طرح محسوس ہوتا ہے
بہت کم خوش نصیب ایسے ہوتے ہین جو محبت کے ان دوپہروں کو جھیل کر محبت کے تیسرے اور آخری پہر تک پہنچ پاتے ہیں۔ محبت کے تیسرے پہر میں پہلے پہر سے بھی زیادہ شدید تشنگی، شدید پیاس اور بےچینی ہوتی ہے۔ لیکن یہ تشنگی، یہ پیاس پالینے کی پیاس ہوتی ہے۔
ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پالینے کی پیاس جب آب۔حیات کا دریا بہہ رہا ہوتو کون ہے جو صرف ایک گھونٹ پر اکتفا کرے گا؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پالینے کی پیاس، جدائی کی پیاس سے کہیں زیادہ شدید ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اگر یہ پیاس لگ جائے تو ملن جدائی سے زیادہ اذیت ناک نب جاتا ہے، لیکن افسوس ہماری محدود زندگی کبھی ہمیں اس دریا سے پوری طرح سیراب نہیں ہونے دیتی۔ ہم ابھی چند گھونٹ ہی حلق سے اتار پاتے ہیں کہ جانے کا وقت آجاتا ہے۔
بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب یہ بھی بتاتے جاؤ کہ محبت کے تیسرے پہر سے گزرنے کے بعد انجام کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
میں نے مسکرا کر جم کی طرف دیکھا۔
انجام وہی ہوتا ہے جو کسی بھی بھرپور دن کا تینوں پہر گزرنے کے بعد ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یعنی شام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تین پہروں کے بعد محبت کی بھی شام ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاموش ٹھہری ہوئی اور ساکت اک خوبصورت شام۔۔۔۔۔۔۔۔۔محبت کی شام۔

ماظق بھائی میں محبت کے ان پہروں کو اپنے اوپر جھیل چکا ہوں اذیت تشنگی اور پیاس برداشت کرچکا ہوں، اہل محبت یہ کیفیت سمجھتے ہیں۔
:)

امید ہے جوابات پسند آئیں گے۔

Hashmi
31-01-2011, 06:40 PM
السلام علیکم
ہاشمی بھائی میں بھی سوال پوچھ لوں کیا؟

جی انگریز آپاں۔ ضرور پوچھیں مگر ہرجانہ ادا کرنے کی سکت نہیں مجھ پر۔

Hashmi
31-01-2011, 06:46 PM
ویسے یہ چیز ونڈی کیا بلا ہے بھائی؟

چیز ونڈی کی ہوتی ہے، جب نیاز بانٹنے کے لیے محلے میں بچوں کو اکٹھا کیا جاتا ہے تو آواز لگائی جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بالو (بچو) کڑیو(لڑکیو) چیز ونڈی دی (بانٹنے والی چیز) لئی جاؤ(لیتے جاؤ)۔

یہ اور اس کے نیچے والی پوسٹ میں سرخ لائنز پڑھیں تو۔

کیا یہ کھلا تضاد نہیں ;d۔

اوے کشتاج سسڑ یہ تو واقعی کھلا تے ضاد ہوگیا ۔

Hashmi
31-01-2011, 06:50 PM
توبہ میں تو تین چار سوالات کر کے ہی ہانپ گئ ہوں۔۔۔۔ باقی دوبارہ لکھوں گی تھوڑی دیر میں یا کل۔۔۔

مون پاء جی۔ آپ کے دو چار :eek:سوالوں کے جوابات انشاءاللہ زندگی رہی تو کل۔
ہن میں تھک گیا واں۔

مُون
31-01-2011, 06:55 PM
ہاں نا دو اور چار سوال ہی تو تھے وچارے۔۔۔۔۔ لگتا ہے زیادہ ہی بھاری لگ گئے جو جواب کل پر ٹال دیا۔۔۔
اس سے لگے ہاتھوں ایک اور سوال کر لیتی ہوں۔
آج کا کام کل پر ٹالتے ہوئے شرم تو آتی نہیں ہوگی یقینا” ۔۔۔۔ کیا کل بھی وہ کام کرتے ہیں یا پھر حکومتی "کل" ہوتی ہے؟

Kashfeen
31-01-2011, 06:58 PM
؟

کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
واقعات 2 ہیں میری شرمندگی کے مگر ان کو یاد کرکے میں ہنس پڑتا ہوں۔ چونکہ آپ نے ایک کی فرمائش کی ہے اس لیے ایک واقعہ درج ذیل ہے۔

یہ اس زمانے کی بات ہے جب میں انٹر میں تھا اور گورنمٹ کالج ایم۔اے۔او کا طالبعلم تھا۔ اس کالج کی غنڈہ گردی مشہور ہے شروع سے، یہاں کا دستور ہے کہ اسٹوڈنٹس بسوں اور ویگنوں پر مفت سفر کرتے تھے کرایہ مانگنے پر اسٹوڈنٹ ایم۔اے ۔او کہہ دیتا تھا اور ویگن کنڈیکٹر بیچارہ چپ ہوجاتا تھا، کوئی ان میں سے کبھی جیالا بھی نکل آتا تھا، پھر اس کو سبق سکھانے کے لیے اسٹوڈنٹ ویگن یا بس کا نمبر نوٹ کرکے لے آتا تھا، پھر ہم سب اکھٹھے ہوکر جاتے اور سڑک کی دونوں طرف کھڑے ہوجاتے اور مطلوبہ ویگن کی آمد پر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی حسب۔ توفیق خاطر تواضع کرتے۔ اس خاص دن بھی ایک کلاس فیلو ایک گاڑی کا نمبر نوٹ کرکے لایا اور ہم چھٹی ٹائم اکٹھے ہو چل پڑے، اس ویگن کا روٹ ہمارے کالج سے ذرا ہٹ کر تھا وہ کالج کے سامنے سے نہیں بالکہ اس ذرا سا ہٹ کر جین مندر چوک سے گزرتی تھی، وہاں پر ایک گرلز کا پولی ٹیکنیکل کالج بھی واقع ہے اس کالج کا بھی چھٹی ٹائم تھا اور لڑکیاں اسٹاپ پر کھڑی تھیں خیر تھوڑے انتظار کے بعد وہ مطلوبہ ویگن آئی اور ہم نے اس کو روک لیا 2 لڑکوں ڈرائیور کو اتار لیا اور میں کنڈیکڑ پر حملہ آور ہوا میں نے اس کا گریبان پکڑا اور اس کو نیچے کیطرف گھسیٹ کر اتارنے کی کوشش کرنے لگا اور وہ معافیاں مانگ رہا تھا میں اس پر مکے برسا رہتا تھا اور کہہ رہا تھا تھلے آ۔۔۔۔۔۔۔۔۔تیری پہلوانی کڈاں۔۔۔۔۔۔۔تے تیونوں کرایہ وی دیاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچانک میری نگاہ پچھلی ویگن کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی ہوئی لڑکی پر پڑی تو وہ اپنی بھاگاں جی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھاگاں جی کی آنکھیں حیرت سے ہرنی جیسی خوبصورت آنکھیں پھیلی ہوئی تھیں اور منہ کھلا ہوا تھا اور میں انتہائی شرمندگی کے عالم میں وہاں سے رفو چکر ہوگیا، اور کئی مہینے میں بھاگاں جی کے متھے نہیں لگا (اس زمانے میں میرا اور بھاگاں جی کا تعارف صرف کزنز کی حد تک تھا محب اور محبوب بعد میں ہوئے) بھاگاں جی اکثر مجھے غصہ کرنے پر کہتی ہیں زیادہ بدمعاشی نا دکھائیں، میرے احتجاج کرنے پر اس واقعے کا حوالہ دیتی ہیں اور کہتی ہیں میں آپ کی غنڈہ گردی اپنی آنکھوں سے دیکھ چکی ہوں، وہ تو شکر ہے بھاگاں جی نے اس واقع کا ذکر کسی سے نہیں کیا ورنہ اگر ماں جی کو اس کی بھنک بھی پڑتی تو مجھے یقین ہے کہ اس عمر میں بھی مجھے پھینٹی پڑجاتی۔

;d;d
توبہ ہے بھائی یہ تو پوری فلمی سچوئیشن ہو گئی۔۔
بعد والی سٹوری بھی کسی دن سنادیں ۔پھر اس پر ایک عدد کہانی لکھوں گی میں۔سچی۔۔:)

Hashmi
31-01-2011, 07:06 PM
;d;d
توبہ ہے بھائی یہ تو پوری فلمی سچوئیشن ہو گئی۔۔
بعد والی سٹوری بھی کسی دن سنادیں ۔پھر اس پر ایک عدد کہانی لکھوں گی میں۔سچی۔۔:)

امریکن آپاں بہت مزہ آرہا ہے میری بے عزتی پڑھ کر؟ مگر کیا کروں واقعہ ہی اتنے مزے کا ہے کہ یاد کرکے شرمندگی تو ہوتی ہے مگر ہاسا بھی نکل جاتا ہے۔ واقعی فلمی سین تھا، اور میرا بے عزتی ڈے تھا۔
دوسرا واقعہ رہنے دیں آپاں بس کرو کنا ہنسنا اے میرے تے؟

Gul Rehna
31-01-2011, 07:35 PM
جی انگریز آپاں۔ ضرور پوچھیں مگر ہرجانہ ادا کرنے کی سکت نہیں مجھ پر۔
Silver Points: 241872.
Donate
بھائی ان کے ہوتے ہوئے بھی۔۔۔۔۔ انٹرویو کی خوشی ہی میں دے دیں ۔۔ نہیں تو پی ایم کر کر کے تنگ کرنا ہے آپ کو;d

Kashfeen
31-01-2011, 08:07 PM
ہاشمی;1722245][/SIZE]
امریکن آپاں بہت مزہ آرہا ہے میری بے عزتی پڑھ کر؟ مگر کیا کروں واقعہ ہی اتنے مزے کا ہے کہ یاد کرکے شرمندگی تو ہوتی ہے مگر ہاسا بھی نکل جاتا ہے۔ واقعی فلمی سین تھا، اور میرا بے عزتی ڈے تھا۔
دوسرا واقعہ رہنے دیں آپاں بس کرو کنا ہنسنا اے میرے تے؟
کوئی نہیں ہو رہی بے عزتی ۔یہ تو گھر کی بات ہے نا۔سارے فورم والے اپنے ہی ہیں:)
اچھا چلیں پی ایم میں بتا دیجئے گا۔۔میں واقی اس پر کچھ لکھنے کا سوچ رہی ہوں ۔

ویسے یہ بتائیں بھاگاں جی اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ہنستی ہیں یا غصہ کرتی ہیں۔

Raising Moon
31-01-2011, 08:16 PM
کوئی نہیں ہو رہی بے عزتی ۔یہ تو گھر کی بات ہے نا۔سارے فورم والے اپنے ہی ہیں:)
اچھا چلیں پی ایم میں بتا دیجئے گا۔۔میں واقی اس پر کچھ لکھنے کا سوچ رہی ہوں ۔

ویسے یہ بتائیں بھاگاں جی اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ہنستی ہیں یا غصہ کرتی ہیں۔

مجھے بھی مجھے بھی چاہے پی ایم میں ہی بتائیں مگر مجھے بھی ضرور بتائے گا

Kashfeen
31-01-2011, 08:25 PM
مجھے بھی مجھے بھی چاہے پی ایم میں ہی بتائیں مگر مجھے بھی ضرور بتائے گا

:)
ٹھیک ہے ۔بس پی ایم آنے دو۔۔۔

Gul Rehna
31-01-2011, 08:28 PM
کوئی نہیں ہو رہی بے عزتی ۔یہ تو گھر کی بات ہے نا۔سارے فورم والے اپنے ہی ہیں:)
اچھا چلیں پی ایم میں بتا دیجئے گا۔۔میں واقی اس پر کچھ لکھنے کا سوچ رہی ہوں ۔

ویسے یہ بتائیں بھاگاں جی اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ہنستی ہیں یا غصہ کرتی ہیں۔

مجھے بھی مجھے بھی چاہے پی ایم میں ہی بتائیں مگر مجھے بھی ضرور بتائے گا

آپ دونوں مجھے آگے سے پی ایم کر دینا پلیزز
میں نے بھی جاننا ہے

Kashfeen
31-01-2011, 08:33 PM
آپ دونوں مجھے آگے سے پی ایم کر دینا پلیزز
میں نے بھی جاننا ہے
;d;d
چلیں ٹھیک ہے گل،اپکو بھی کر دوں گی
ہاشمی بھائی آپ بالکل فکر نہ کریں۔بس کام کے بندوں کو جا رہا ہے اپکا پی ایم
;)

Gul Rehna
31-01-2011, 08:38 PM
;d;d
چلیں ٹھیک ہے گل،اپکو بھی کر دوں گی
ہاشمی بھائی آپ بالکل فکر نہ کریں۔بس کام کے بندوں کو جا رہا ہے اپکا پی ایم
;)
ویسے عروسہ سس
اب تو شاید ہی بھائی بتائیں۔۔
;d

Kashfeen
31-01-2011, 08:56 PM
ویسے عروسہ سس
اب تو شاید ہی بھائی بتائیں۔۔
;d
واقعی۔۔;d
ویسے ترلے منت کریں تو شاید مان جائیں۔۔

Hashmi
31-01-2011, 09:35 PM
ہاشمی بھائی کدی گھر والوں سے چھپ کر فیلم شیلم ویکھن گئے
کدی سودے کے ٌپیسوں وچ ڈنڈی ماری
کبھی دیر رات کو دیوار پھلانگ کر گھر آئے
کدی پرہونیاں سے سر پھٹول ہویا
;););)

ابھرتا چاند جی سس چونکہ میری پرانی مہربان ہیں اس فورم پر ایک مسئلے کے سلسلے میں انھوں نے مجھے ذاتی طور پر پی ایم میں کمک فراہم کی تھی جس کا میں شکر گزار و ممنون ہوں اس لئے ان کے سوالوں کے جواب میں کل پر نہیں ڈالوں گا اور آج ہی جواب دے کر جاؤں گا۔

ہاشمی بھائی کدی گھر والوں سے چھپ کر فیلم شیلم ویکھن گئے
ابھرتا چاند سس آپ کو مزے کی بات سناؤں میں نے اپنی ہوش کی پہلی فلم بچپن میں اپنے دادا جان (اللہ غفور الرحیم ان کو غریق۔ رحمت کرے ) کے ساتھ دیکھی تھی فلم کا نام کنگ کانگ تھا، اور دادا جان کے دوست پروجیکٹر آپریٹر تھے میں پروجیکٹر روم میں اسٹول پر بیٹھا تھا اس کی کھڑکی کے آگے جہاں سے پروجیکٹر کی روشنی گزر کر پردے پر پڑتی تھی۔ وہ روشنی میرے عین سر کے اوپر سے گزرتی تھی اور میں ہاتھ بلند کرتا تھا تو سکرین پر میرے ہاتھ کا سایہ بھی پڑتا تھا، مجھے یاد ہے کہ بوجہ ڈھٹائی دادا جان اور ان کے فرینڈ کے منع کرنے کے باوجود میں رکا نہیں تو دادا جی نے میرے کن تھلے اک رکھی بھی تھی، پھر کہیں جا کر مجھے سکون ہوا تھا اور شرافت سے باقی فلم دیکھی تھی۔

کدی سودے کے ٌپیسوں وچ ڈنڈی ماری
یہ تو بہت غلط بات بھئ۔ تسی واری واری میری ساری بے عزتیاں اور کارستانیاں اگلوائی جارہے ہو، ایک کوئی سوال کرتا ہے میری بے عزتی والا، دوسرا کوئی اور کردیتا ہے۔
یہ میرے بجپن کی بات ہے ماں جی نے مجھے سبزی لینے بازار بھیجا حلوہ کدو۔ سبزی والے سے میں نے پوچھا کتنے کے کلو اس نے کہا کہ 16 روپے کلو میں نے کہا کم کرو اس نے کہا 15 روپے لے جاؤ، میں نے ایک روپیہ جیب میں ڈالا سبزی لا کر گھر پکڑائی اور باہر جا کر برف کا گولا کھایا میٹھا میٹھا۔ میری بدقسمتی کہ سبزی فروش ایک تو ہماری گلی کا تھا اوپر سے سبزی کا میعار کچھ اچھا نہیں تھا۔ میزی ستم یہ کہ میری والدہ کی شام کو نظر پڑ گئی اس وقت اس پر جب وہ گلی سے گزر رہا تھا۔ ماں جی نے اس کو روک لیا اور کہا وے طارق اک تے سبزی اینی خراب دتی اے تے او وی 16 روپے کلو خدا دا خوف کر۔ اس نے آگے سے کہا بھابھی جی میں نے سبزی 15 روپے کلو دی ہے۔ ماں جی نے اس کو رخصت کیا اور مجھے کان سے پکڑا اور کمرے میں لے گئیں اگے توانوں پتا اے میرے نال کی ہویا۔ اک تے کٹ پئ اتوں ایک ہفتہ جیب خرچ جو مبلغ ایک روپیہ روزانہ تھا بند ہوگیا۔ یعنی پہلی چوری تے پہلا پھاہ۔

کبھی دیر رات کو دیوار پھلانگ کر گھر آئے
جناب میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کہ میں اپنے لکڑی کے دروازے کی کنڈی باہر سے ہاتھ ڈال کر کھول لیتا تھا، یہ ہنر میں نے اپنے چجا جان سے سیکھا تھا وہ بھی اپنے زمانے میں گھر رات دیر سے آتے تھے اور دادی جنت مکانی بچ کر چوروں کی طرح داخل ہوتے تھے میں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہی کرتا تھا اگر غلطی سے کی چوکی پیڑھی یا ان کی منجی کو ٹھیڈا لگ جاتا اور ان کی آنکھ کھل جاتی تو پہلے ان کی صلواۃ سنتا پھر میری صبح شکایت لگتی اور پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ آہو۔

کدی پرہونیاں سے سر پھٹول ہویا
نہیں جی میرا ذاتی کوئی ایسا واقعہ نہیں ہے مگر ابو چونکہ خاندان میں صاف گو اور کھرے مشہور ہیں اس لیے اکثر پنچائتیں لگتی دیکھی ہیں اور کافی لڑائی جھگڑے کا گواہ ہوں۔

Smiling Eyes
31-01-2011, 10:09 PM
وعلیکم السلام !!

ویلکم ہاشمی بھائی۔۔۔!

Durre Nayab
01-02-2011, 12:12 AM
کوئی نہیں ہو رہی بے عزتی ۔یہ تو گھر کی بات ہے نا۔سارے فورم والے اپنے ہی ہیں:)
اچھا چلیں پی ایم میں بتا دیجئے گا۔۔میں واقی اس پر کچھ لکھنے کا سوچ رہی ہوں ۔

ویسے یہ بتائیں بھاگاں جی اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ہنستی ہیں یا غصہ کرتی ہیں۔

ہمیں بھی سننا ہے یہ واقعہ۔ ۔ ایسے کیسے پی ایم پی ایم کھیلیں گے بھئی۔ ۔ ۔ یہیں شروع ہوجائیں۔ ۔ ایک ہی بار میں ہنس لیں گے۔ ۔ ویسے جو واقعات اس کے بعد اماں جی کی کٹ کے بارے میں لکھا ہے اس سے اینگری ینگ مین کا تو کچھ اور ہی نقشہ ذہن میں ابھرتا ہے۔ ۔

Durre Nayab
01-02-2011, 12:21 AM
بہت مزے کا اور دلچسپ انٹرویو ہو رہا ہے۔ میرے بھی کچھ سوال ہیں۔

یہ بتائیں چھٹی کے دن وقت گزاری کیسے کرتے ہیں?

بھاگاں جی کے ہاتھ کے بنے ہوئے کون سے کھانے پسند ہیں?

کمرے میں آندھی آنے کے بعد ملبہ کون صاف کرتا ہے۔ آپ یا بھاگاں جی?

ٹی وی پر نیوز کے علاوہ کون سا چینل یا پروگرام بہت پسند ہے?

کالج میں بسوں کے ڈرائیوروں، کنڈیکٹروں کی ٹھکائی یا کبھی ناحق غندہ گردی کے بعد کبھی پچھتائے?

اماں جی کے علاوہ کن سے یادگار کٹ پڑی? واقعہ بھی سنائیں۔

Hashmi
02-02-2011, 11:54 AM
ماشاءاللہ سے ہاشمی پائی جی بھی شکنجے میں پھنس ہی گئے۔۔۔ بلے بھئ بلے۔۔۔۔ ابھی تک تو تھوڑے بہت ٹھیک ہی جارہے ہو
بھائی جی۔۔۔

محبت کو کیا سمجھتے ہیں؟ بہن بھائیوں، ماں باپ سے محبت تو سبھی کو ہوتی ہے۔ میں دوسری والی کی بات کر رہی ہوں۔۔۔
محبت کو محبت سمجھتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی طرح جنگ نہیں سمجھتا۔۔۔۔۔۔
پہلے بھی عرض کرچکا ہوں کہ محبت حسب۔ مراتب بندگی ہے، دوسری والی محبت بھاگاں جی سے کی ہے اللہ کا شکر ہے کسی اور کی طرف دیکھنے کی فرصت نہیں۔
شادی سے پہلے والی پسندیدگی کو کیا سمجھتے ہیں؟
شادی سے پہلے پسندیدگی درست عمل ہے مگر اس کے لیے غلط طریقوں کا استعمال درست نہیں، میری منگنی سے پہلے بھاگاں جی سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں تھا، شادی کے بعد ان کی والدہ کی اجازت سے صرف میسجنگ کی اجازت ملی تھی، وہ اللہ لوک اپنا موبائل ایویں ہی سٹ دیتی تھیں ادھر ادھر میں نے بارہا کہا کہ اللہ لوکے کیا کرتی ہیں کوئی میرا میسج پڑھ بھی سکتا ہے تو کہنے لگیں مجھ سے اس کا دھیان نہیں رکھا جاتا میسج کرنا ہے تو کریں ورنہ سکون کریں، کئی بار تو میسج کیا اور اس کا جواب 2 گھنٹے بعد موصول ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر لڑائی بھی ہوئی، مگر وہ اللہ کی بندی شادی تک نہیں مڑی۔

لو میریج ہوئی یا ارینج یا لو پلس ارینج؟
بھاگاں جی پر میری بچپن سی ہی اکھ تھی، پھر میرے والدین کی بھی پسند تھیں، خاندان میں بے شمار رقیب بھی تھے یعنی امیدواران۔ بھاگاں جی، بس اللہ کا کرم ہوا ایک طویل انتظار جو عرصہ 10 سال پر محیط تھا کہیں جا کر بات بنی۔۔ آپ نتیجہ خود نکال لیں شادی کونسی کیٹگری میں فال کرتی ہے۔

اب اسی سے ریلیٹڈ سوال۔۔۔ یہ تو سبھی جانتے،مانتے ہیں کہ محبت اندھی ہوتی ہے۔۔۔ آپ کے کیس میں اس اندھے پن کا شکار
یہ تو آپ کو بتا ہی چکا ہوں کہ زوجہ محترمہ کے خاندان میں کافی رقیب تھے، میری 30 سالہ حیاتی میں مجھے ان کے سوا کسی اور حسین نازنین نے شرف۔ قبولیت نہیں بخشا۔۔۔۔۔۔۔۔میری خیال میں بھاگاں جی کی آئی سائیڈ میں فالٹ ہے۔

کون ہوا آپ یا بھاگاں جی؟ ( تاکہ میں ہمدردی کرنے یا نا کرنے کا سوچ سکوں )

شادی سے پہلے اور شادی کے بعد آپ مزاج میں کیا فرق آیا ہے؟
اممممممممممممممممممممم۔ مزاج میں اب تک یہ تبدیلی آئی ہے کہ پہلے صرف اپنے بارے میں سوچتا تھا اب ہمارے بارے سوچتا ہوں۔ کافی جگہوں پر ان جذبات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

بھاگاں جی جہیز میں وہ خاندانی دو نالی بندوق لائی یا کُچھ اور اس میں آپ کی مانی گئ یا نہیں یعنی جہیز لانے کے سلسلے میں؟ ( ذرا سوچ کر جواب دیجیے گا میں تفتیشی موڈ میں ہوں )

بالکل کریں تفتیش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاندان ی دونالی وہ نہیں لاسکتیں تھیں کیونکہ وہ تین بہنیں ہیں اگر تین بندوقیں ہوتیں تو ایک میرے لیے آجاتی، مگر اس سے فرق کوئی نہیں پڑا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آئے دن اپنے میکے گئی ہوتیں ہیں اور زیارت۔ دونالی ہوتی رہتی ہے۔ باقی رہا جہیز تو اللہ جانتا ہے کہ ہمارے گھر میں سے مجھ سمیت کسی نے ایک سوئی کی بھی ڈیمانڈ نہیں کی تھی منع کیا تھا کہ ہم کو کچھ نہیں چاہیے، مگر سسر جی کے شملے کا مسئلہ تھا ایک بیٹی کی پہلے شادی میں کافی کچھ دے چکے تھے اس لیے جواب ملا کہ میں اپنی بیٹی سے ناانصافی نہیں کرسکتا۔

کھانے میں دیر سویر پر کتنی کھپ ڈالتے ہیں اور کیا یہ کھپ ڈالنے سے پہلے دیکھ لیتے ہیں کہ سامنے کون سی ہستی ہے؟
اللہ کا شکر ہے گھر میں شادی سے پہلے بھی کھانے کی روٹین درست تھی والدہ ماجدہ ٹائم پر کھانا تیار کرتی تھیں ، ویسے اللہ کا شکر ہے میں بھوک برداشت کرلیتا ہوں، زندگی نے اور اسباق کے ساتھ یہ سبق بھی بہت اچھی طرح سکھایا ہے۔

ٹی وی پر حالات حاضرہ کے علاوہ کیا دیکھنا پسند کرتے ہیں؟
جب ریمورٹ میرے ہاتھ میں ہو تو میں تنہا ہی ٹی وی دیکھتا ہوں بقول بھاگاں جی کے آپ کے ساتھ بیٹھ کر ٹی وی دیکھوں تو چکر آنے شروع ہوجاتے ہیں۔ ویسے میں نیوز چینلز، اسٹار موویز ایچ بی او، ڈسکوری، نیشنل جیوگرافک، اور سب سے آخر میں میوزک چینلز پر رکتا ہوں۔ اور بھاگاں جی کی ترتیب بالکل اس سے الٹ ہے۔

میوزک میں کیا سٹائل پسند ہے اور بیگم سے پسند کتنی ملتی جُلتی ہے اس معاملے میں؟
میں زیادہ غزل گائیکی کا شوقین ہوں۔۔۔ نئے سنگرز میں راحت فتح کو سنتا ہوں، بھاگاں جی سے اس معاملے میں رپھڑ رہتا ہے۔
پسندیدہ گلوکاروں کے نام بھی بتا دیجیے ( اگر کوئی ہے تو )
نور جہاں، انڈین غزل گائیک متالی، جگجیت بچپن مین پسند تھا مگر جب سر تال کی سمجھ آئی تو پتا چلا کہ وہ بچوں کا غزل گائیک ہے۔ راحت ، کیلاش کھیر۔
شلوار قمیض صرف عید کی عید ہی پہنتے ہیں یا عام دنوں میں بھی تکلیف دے دیتے ہیں اسے؟
عام دنوں میں بالکل تکلیف نہیں دیتا تھا، مگر بھاگاں جی کی فرمائش پر بروز جمعۃ المبارک زیب۔ تن کرتا ہوں۔

پاؤں کا سائز یعنی کتنا وڈا جوتا پہنتے ہو؟
یہ کیا سوال ہے پاءجی؟ پیر کے سائز کے معاملے میں شکر ہے میں گنوار نہیں ہوں سنیا تے ہووے گا تسی ‘‘وڈے سر سردارں دے ۔۔۔۔۔۔۔وڈے پیر گنوارں دے‘‘۔ 8 نمبر ہے پیر یعنی 41 ۔

والدہ یا والد محترم سے بات منوانے کے ٹائم پر جوتا، ڈنڈا ٹائپ ضروری اشیاء کو منظر سے غائب کر دیتے ہیں یا رینج سے باہر کھڑے ہو کر مدعا بیان کرتے ہیں؟
جو بھی کہنا ہوتا ہے وہ والدہ محترمہ کے گوش گزار کرتا ہوں والد صاحب تک خودبخود پہنچ جاتی ہے، والدہ سے منوانے کے لیے ان کو جن جپھا ڈالتا ہوں اور جب تک وہ حامی نہیں بھرتیں ان سے الگ نہیں ہوتا۔

اب آتی ہوں میں ذرا حالات حاضرہ کے سوالوں پر۔

بہت اچھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پہلے سوالات قبل مسیح کے زمانے کے تھے بھلا۔

آجکل کے حالات سے مایوس ہیں یا کوئی اُمید کی کرن دل میں باقی ہے؟
الحمدللہ بحیثیت مسلمان اللہ کی رحمت سے مایوسی ہونا جائز نہیں، باقی اللہ ہی ہے جس کی رحمت سے ہماری گاڑی چل رہی ہے چاہے ہچکولوں سے ہی سہی۔ کرتوت ہمارے کوئی نہیں۔

کیا تیونس اور مصر جیسا انقلاب اپنے مُلک میں لانا چاہتے ہیں؟
اللہ نا کرے ہمارے ملک میں خونی انقلاب آئے اس کے بغیر ہی درستگی ہوجائے، مگر خواہش کے برخلاف لاوا پک رہا ہے اس ملک میں۔

جتنی تلخی یا کھرا پن آپ کی باتوں میں پایا جاتا ہے یہ کرم صرف ون اُردو پر
کرتے ہیں یا اصل زندگی میں بھی ہر کسی پر یہ شیرہ انڈیلتے ہیں؟
پاء جی توانوں ایہہ گل نہیں پچھنی چائیدی سی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ صرف اس بات سے اندازہ لگا لیں کہ میرے بعد والوں کی تنخواہ مجھ سے زیادہ ہے کہ مجھ سے خوشامد نہیں ہوتی چاہ کر بھی۔

عقل کا دامن کب چھوٹتا ہے ہاتھ سے یا پھر کب پکڑتے ہیں؟
عقل کا دامن غصے میں ہی چھوٹتا ہے اس غصے کی وجہ سے بہت نقصان اٹھائے ہیں عام حالات میں پکڑے رہتا ہوں غصے میں ہی ادھر ادھر ہوجاتا ہے۔

کیا آپ کو لگتا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینا اچھا ہوتا ہے مثال کے طور پر خود ہی مدعی خود ہی قاضی اور خود ہی سزا دینا جیسی بات کر رہی ہوں۔
جی نہیں یہ چنگی گل نہیں ہے، زندگی مین چھوٹی موٹی لڑائی جھگڑے کیے ہیں مگر اب تو وہ بھی نہیں۔ میں غیرت کے نام پر قتال کے سخت خلاف ہوں

کیا آپ بھی بقیہ عوام کی طرح خود پسند واقع ہوئے ہیں یعنی کہ ہم سے بڑھ کر غیور،بہادر،سمجھدار وغیرہ وغیرہ ٹائپ کوئی قوم نہیں ہے؟

غیور، بہادر اور سمجھدار الفاظ نصاب میں پڑھے تھے کبھی ۔ بحیثیت قوم یہ ڈائینو سار کی طرح ناپید ہیں ہماری قوم میں۔ آپ کی غیرت تو آپ کے علاقے کا ایس ایچ او کسی بھی وقت مار سکتا ہے، مہنگائی دیکھ کر ویسے ہی مت وج گئی ہے پوری قوم کی۔

اگر موقع دیا جائے تو جنگ کے علاوہ باقی کس طرح سے ملک کے لیے فری کام کرنے کو تیار ہوں گے جس سے کسی کا بھلا ہو سکے؟

کرپشن ختم کرنے کے لیے ہر ممکن حد تک کوشش کرنے کے لیے تیار ہوں

اپنے اردگرد کے ایریا کی ایک اچھی بات بتلائیں اور ایک بُری۔

ہمارا ایریا مزنگ کافی بارونق ہے، خوبی یہ کہ رات کے پچھلے پہر بھی ضرورت کی ہر چیز دستیاب ہے اور بری بات یہ ہے کہ چیں چیں پاں پاں بہت ہے مطلب شور بہت ہے۔

ملک کی ایک بات جو بےحد پسند ہو اور جو بہت بُری لگتی ہو؟
پاکستان کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ میرا ملک اور میری شناخت ہے، اور بری بات اس ملک کی تقسیم چاہے وہ لسانی ہو یا عقائد کی ہو، زندگی تو بہرحال تنگ ہے ہی، جان و مال غیر محفوظ بھی ہے۔

پاکستانی عوام میں کیا چیز بدلنا پسند کریں گے اور کیا چیز کھٹکتی ہے؟

پاکستانی قوم کسی بھی ایشو پر یکسو نہیں ہے، اگر ریفرنڈم کروایا جائے کہ اس ملک کو آکسیجن کی ضرورت ہے ہے تو کہ نہیں؟ تو میں دعوٰی سے کہہ سکتا ہوں کہ اس پر بھی اختلاف ہوگا قوم میں۔

ایسے ہی ایک اچھی بات بھی بتا دیں جو کسی دوسری قوم کو بھی ایڈاپٹ کرنی چاہیے۔

کوئی نہیں کوئی نہیں کوئی نہیں۔

آپ کو کیا لگتا ہے کہ ملک کا دُشمن باہر ہے یا اندر؟ یعنی ہر چیز کا ملبہ ظالم امریکہ پر گراتے ہیں یا مظلوم ملک کا قصور میں حصہ ڈھونڈتے ہیں؟
دشمن اندرونی بھی ہیں اور بیروںی بھی، اندرونی دشمن بیرونی دشمنوں کے مددگار ہیں، فوجی حکمرانوں سے سیاست دانوں تک سب دشمنوں کے آلٰہ کار ہیں۔

باہر کے ممالک میں چلے جانے والے پاکستانیوں پر ترس آتا ہے یا رشک؟
مجھےتو رشک آتا ہے مگر وہ باہر والے اکثر خودترسی کا شکار ہیں میرے کئی یار بیلی بیرون ملک ہیں پتا نہیں وہ کیوں گلٹ کا شکار ہیں، فون آئے تو کہتے ہیں کہ یار تم خوش نصیب ہو اپنوں کے ساتھ ہو پتا نہیں وہ خود کو تسلیاں دے رہے ہوتے ہیں یا ہم کو۔۔۔۔۔میں ان کو کہتا ہوں کہ ایسی بات ہے تو تم بھی جہنم کو خیر آباد کہو اور جنت میں شفٹ ہوجاؤ واپس آکر، مگر وہ واپس آتے بھی نہیں، میں مانتا ہوں کہ اپنوں سے جدائی ایک تکلیف دہ عمل ہے مگر قریب رہ کر آپ ان کو نفع نا دے سکیں تو ایسی قربت کا کیا فائدہ؟ سب سے بڑھ کر بیرون ملک بہن بھائیوں کے جان و مال تو محفوظ ہیں۔

آپ کو کیا لگتا ہے وہ ملک کے وفادار نہیں جو چلے گئے؟
اس ملک میں رہنے والوں نے کونسے وفاداریوں کے جھنڈے گاڑے ہیں؟ جس کا جہاں رزق لکھا ہے اس نے وہیں سے حاصل کرنا ہے، اس میں وفاداری کا کوئی ایشو نہیں۔

چانس ملے تو کسی دوسرے ملک میں جانا پسند کریں گے؟ اکیلے یا بمعہ فیملی؟
جی بالکل کسی بھی دوسرے پرسکون ملک فیملی کے ساتھ جا کر رہنا چاہوں گا، اس معاملے میں میرا جذبہ حب الوطنی کا کوئی کیڑا مجھے تنگ نہیں کرے گا،

،

سمر
02-02-2011, 12:09 PM
ھاشمی پراء جی،اسی بہانے سانوں گنواراں وچ شامل کر دیتا جے۔
ایہہ چنگی گل نیئیں۔;d:(

پاؤں کا سائز یعنی کتنا وڈا جوتا پہنتے ہو؟
یہ کیا سوال ہے پاءجی؟ پیر کے سائز کے معاملے میں شکر ہے میں گنوار نہیں ہوں سنیا تے ہووے گا تسی ‘‘وڈے سر سردارں دے ۔۔۔۔۔۔۔وڈے پیر گنوارں دے‘‘۔ 8 نمبر ہے پیر یعنی 41 ۔

Hashmi
02-02-2011, 12:13 PM
دوستی اور دُشمنی کس حد تک نبھانے کے قائل ہیں۔۔ ذاتی سطح پر اور قومی سطح پر؟
پاک بھارت دوستی کے قائل ہیں یا پھر ( بقول میرے ) بات چیت کریں ہنسیں کھیلیں بھی مگر ایک فاصلہ رکھ کر؟
آئندہ پچاس سال میں پاکستان کو کر شکل و صورت میں سوچتے ہیں؟
ایسا ہی سوال آئندہ پچاس سال میں مغربی ممالک کے لیے ہے۔

تعلق بوجھ بن جائے تو کیا کرنا چاہیے؟ اگر تعلق خونی رشتہ ہو تو بھی کیا رستہ اپنانا چاہیے؟

دوستی اور دُشمنی کس حد تک نبھانے کے قائل ہیں۔۔ ذاتی سطح پر اور قومی سطح پر؟
دوستی تو میں اخیر تک نبھانے کا قائل ہوں میری دوستیاں بہت بہت پرانی ہیں میرا سب سے پرانی دوستی عرصہ 26 سالوں پر محیط ہے جو میری نرسری کلاس فیلو ہے۔ زندگی میں دشمنی نبھانے کا ٹائم نہیں ہے اختلافات اور لڑائی جھگڑے ہوئے اس کے بعد میں ان لوگوں سے گریز کرتا ہوں کسی کو نظرانداز کرنے کی خوبی بدرجہ اتم موجو ہے شاید یہ بھی دشمنی کی کوئی شکل ہی ہو۔
پاک بھارت دوستی کے قائل ہیں یا پھر ( بقول میرے ) بات چیت کریں ہنسیں کھیلیں بھی مگر ایک فاصلہ رکھ کر؟
پاک بھارت تعلقات کا دارو مدار صرف طاقت کے توازن پر قائم ہیں دوست تو وہ بہرحال ہمارے نہیں ہیں اور دشمنی نبھانے کے لیے ہم کو طاقتور ہونا پڑے گا اسی صورت میں کوئی بات منوا سکیں، اس کی مثال چین کی ہے اس نے پاور گین کی اور اب حسب ضرورت امریکہ کو آنکھیں بھی دکھاتا ہے۔

آئندہ پچاس سال میں پاکستان کو کر شکل و صورت میں سوچتے ہیں؟
جس حساب سے تنزلی جاری ہے اور بہتری کی صورت نا نکلی تو ہم پچاس سال بعد پتھروں کے جانب سفر میں کافی فاصلہ طے کر چکے ہوں گے۔

ایسا ہی سوال آئندہ پچاس سال میں مغربی ممالک کے لیے ہے۔
ایک جگہ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ایک صاحب فرما رہے تھے کہ میں جب پاکستان سے دبئی جاتا ہوں تو لگتا ہے کہ یہ ہم سے پچاس سال آگے ہیں، جب میں یورپ جاتا ہوں تو لگتا ہے کہ یہ ہم سے سو سال آگے ہیں اور امریکہ جاتا ہوں تو لگتا ہے کہ یہ 150سال آگے ہیں، ان کا ترقی کا سفر جاری ہے اور ہمارا تنزلی کا۔ میں تو کبھی روای پل سے آگے نہیں گیا آپ نے تو دنیا دیکھی ہے خود ہی بتا دیں۔

تعلق بوجھ بن جائے تو کیا کرنا چاہیے؟ اگر تعلق خونی رشتہ ہو تو بھی کیا رستہ اپنانا چاہیے؟

خونی رشتے بوجھ بن جائیں تو بہرحال نبھانے ضروری ہیں، میں بوجھ اٹھا رہا ہوں ایک عرصے سے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ان کی جگہ میں بھی ان پر بوجھ ہوسکتا تھا، مگر یہ توفیق اللہ نے مجھ کو دی ہے۔

Hashmi
02-02-2011, 12:27 PM
ہاں نا دو اور چار سوال ہی تو تھے وچارے۔۔۔۔۔ لگتا ہے زیادہ ہی بھاری لگ گئے جو جواب کل پر ٹال دیا۔۔۔
اس سے لگے ہاتھوں ایک اور سوال کر لیتی ہوں۔
آج کا کام کل پر ٹالتے ہوئے شرم تو آتی نہیں ہوگی یقینا” ۔۔۔۔ کیا کل بھی وہ کام کرتے ہیں یا پھر حکومتی "کل" ہوتی ہے؟

آفس میں تو روٹین ہے کہ آج کا کام آج ہی ختم کرنا پڑتا ہے، مگر اپنے ذاتی کام کے معاملے میں میرا طبیعت حکومتی ہے، میرے کئی کام کئی کئی دن پینڈنگ رہتے ہیں اور جب تک ڈیڈ لائن سر پر نہیں آجاتی میں ٹالتا رہتا ہوں، مزے کی بات بتاؤں کہ میرے والد صاحب شادی کا سوٹ سلوانے کے حق میں تھے ان کے کوئی دوست ٹیلر بھی تھا، وہ کہتے رہے کہ جا کہ سوٹ کا ناپ دے آ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر فیضی صاحب ہل کے نا دیے، اور آخر ولیمے پر پہننے والا سوٹ بارات سے ایک دن پہلے جا کر ریڈی میڈ پرچیز کیا۔ بھاگاں جی اس عادت سے سخت نالاں ہیں اب انھوں نے 2 مرتبہ یاد کروادیا ہے کہ ان کا لوشن ختم ہوگیا ہے لا دیں مگر آفس سے واپسی پر یاد ہی نہیں رہتا، اگر آج بھی یاد نا رہا تو فائٹ کے چانس ہیں اور ٹپکل عورتوں والے گلے (آپ کو میری پرواہ نہیں، ساری دنیا کے لیے ٹائم ہے میرے لیے نہیں۔۔۔۔۔۔۔بلاہ بلاہ بلاہ۔) شکوے سننے پڑیں گے۔
سب سے درخواست ہے کہ دعا کریں کہ آج کی فائٹ ٹل جائے اور مجھے بھاگاں جی کی مطلوبہ چیز لے جانی یاد رہے۔

Hashmi
02-02-2011, 12:29 PM
کوئی نہیں ہو رہی بے عزتی ۔یہ تو گھر کی بات ہے نا۔سارے فورم والے اپنے ہی ہیں:)
اچھا چلیں پی ایم میں بتا دیجئے گا۔۔میں واقی اس پر کچھ لکھنے کا سوچ رہی ہوں ۔

ویسے یہ بتائیں بھاگاں جی اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ہنستی ہیں یا غصہ کرتی ہیں۔

بھاگاں جی اس واقعے کو میرا ریکارڈ لگانے کے لیے یاد کرتی ہیں۔ خواتین کے ہاتھ کوئی بات لگ جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جان چھٹنا محال ہے۔

Hashmi
02-02-2011, 01:05 PM
بہت مزے کا اور دلچسپ انٹرویو ہو رہا ہے۔ میرے بھی کچھ سوال ہیں۔

یہ بتائیں چھٹی کے دن وقت گزاری کیسے کرتے ہیں?

بھاگاں جی کے ہاتھ کے بنے ہوئے کون سے کھانے پسند ہیں?

کمرے میں آندھی آنے کے بعد ملبہ کون صاف کرتا ہے۔ آپ یا بھاگاں جی?

ٹی وی پر نیوز کے علاوہ کون سا چینل یا پروگرام بہت پسند ہے?

کالج میں بسوں کے ڈرائیوروں، کنڈیکٹروں کی ٹھکائی یا کبھی ناحق غندہ گردی کے بعد کبھی پچھتائے?

اماں جی کے علاوہ کن سے یادگار کٹ پڑی? واقعہ بھی سنائیں۔

یہ بتائیں چھٹی کے دن وقت گزاری کیسے کرتے ہیں?
چھٹی کا دن پہلے تو آدھے سے زیادہ سو کر گزرتا تھا، مگر آج کل ہر چھٹی کے دن کوئی نا کوئی پروگرام ہوتا ہے کہیں انے جانے کا۔

بھاگاں جی کے ہاتھ کے بنے ہوئے کون سے کھانے پسند ہیں?
بھاگاں جی ماشاءاللہ بہت اچھی کک ہیں ، مگر وہ تھوڑا سپائسی کھانے کی شوقین ہیں اور میں تھوڑا کم نمک مرچ کھاتا ہوں، اب دیکھیں آنے والے وقت میں میں سپائسی ہوتا ہوں یا بھاگاں جی سادہ خوراکی۔

کمرے میں آندھی آنے کے بعد ملبہ کون صاف کرتا ہے۔ آپ یا بھاگاں جی?

ظاہر ہے میں نے تو بالکل نہیں اٹھانا، کیونکہ مجھے برا نہیں لگتا میری طرف سے دو ہفتے بکھرا رہے، بھاگاں جی کی نفیس طبیعت پر گراں گزرتا ہے یہ سب کچھ اس لیے وہ ہی سمیٹا سمیٹی کرتی ہیں، دو باتیں کر بھی لیں تو خیر ہے۔
ٹی وی پر نیوز کے علاوہ کون سا چینل یا پروگرام بہت پسند ہے?
انگلش مووی چینل اور انفارمیٹو چینل دیکھتا ہوں۔
کالج میں بسوں کے ڈرائیوروں، کنڈیکٹروں کی ٹھکائی یا کبھی ناحق غندہ گردی کے بعد کبھی پچھتائے?
اس وقت تو جوش ۔ جوانی میں یہ معیوب نہیں لگتا تھا مگر اب سوچتا ہوں کہ یہ واقعی برا فعل تھا اللہ معاف فرمائے۔

اماں جی کے علاوہ کن سے یادگار کٹ پڑی? واقعہ بھی سنائیں۔
کالج لائف میں یونین والوں سے جھگڑا ہوا تھا، وہاں پر ان سے کٹ پڑی تھی کافی پیچھے ہوسٹل لے جا کر مارا تھا انھوں نے۔

Hashmi
02-02-2011, 01:08 PM
ھاشمی پراء جی،اسی بہانے سانوں گنواراں وچ شامل کر دیتا جے۔
ایہہ چنگی گل نیئیں۔;d:(

او نہیں سر جی میں نے تو صرف وڈیاں دی مثال دتی سی، اب آپ کے کلین شیو چہرے پر بھی تنکا پھنس جائے تے فیر میں کی کراں۔

سمر
02-02-2011, 06:01 PM
چند اور سوال۔
لاہور کے علاوہ پاکستان کا کون سا شہر پسند ہے۔
لاہور ایک تاریخی عمارتوں کا شہر ہے،اس کی تاریخی عمارات میں سے کون سی عمارت پسند ہے اور کیوں۔
نورجہاں کے مزار پر جانا ہوتا ہے،اگر ہاں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں۔

Rizwan
03-02-2011, 03:38 PM
السلام و علیکم ارے واہ گرون بھائی او;d او سوری منہ سے نکل گیا ہاشمی بھائی کا انٹرویو چل رہا ہے ۔

بہت شکریہ بھائی اپنے آپ کو پیش کرنے کا آپ کے بارے میں بہت کچھ نیا جاننے کا موقعہ ملا ہے ۔ چلیں میں بھی اسی بہانے کچھ معصوم معصوم اور آسان آسان سے سوال پوچھ لیتا ہوں امید ہے آپ پنجی منٹی جواب دے کے پراں ماریں گے~ ۔

1۔ کہتے ہیں ہر ایک شخص کی کامیابی پہ پیچھے اک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ اگر اس بات کو درست تسلیم کر لیا جائے تو یہ بتائیں ناکام شخص کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوتا ہے ؟

2۔ کیا آپ کو جائزہ لینے کی یا جیسے کہتے ہیں نکتہ نکالنے کی عادت ہے ۔ جب آپ کسی نئ جگہ جاتے ہیں تو اس جگہ یا مقام پر کھڑے ہو کر سب سے پہلے کن کن چیزوں کا جائزہ لیتے ہیں؟

3۔ سب جانتے ہیں کہ جھوٹ بولنا درست عمل نہیں ہے۔ مگر اس کے باوجود کبھی کبھی بولنا پڑتا ہے ۔ آپ بتائیں آپ کو کب جھوٹ بولنا پڑتا ہے ؟

4۔ جب ہم انسان خاص کر مسلمان مذہب کے معاملے میں ایک دوسرے کو ناپتے تولتے ، اچھا برا ، درست غلط کہتے ہیں اور اس پر اک نتیجہ نکال کر فیصلہ کر دیتے ہیں کیا ہم کو ایسا کہنے / کرنے کا اختیار ہونا چاہے یا کچھ چیزیں اللہ تعالی پر چھوڑ دینی چاہیں؟

5۔ ہر انسان کو اپنی زندگی (بھابی باگاں کی بات نہیں کر رہا) سے تو محبت ہوتی ہی ہے ۔ مگر کبھی کبھی نفرت بھی ہو جاتی ہے ۔ کیا آپ کبھی اسطرح کی اسٹیج سے گزرے ہیں کہ زندگی اچھی نہ لگے اور سب چھوڑ چھاڑ کر کہیں منہ کر جانے کو دل کرے؟

6۔ ایسے کتنے عزیز و اوقارب آپ کی فیملی میں جن سے آپ چڑتے ہیں اور جنہیں اپنے سامنے آتے دیکھ کر آپ پتلی گلی سے نکل جاتے ہیں؟

7۔ اللہ تعالی نہ کرے آپ بیمار ہوں اگر کبھی ہو جاتے ہیں تو ایکٹنگ کرتے ہیں ہائے ہائے کرتے بستر پر لیٹے رہتے ہیں یا بخار کھلی بلی اور نارمل ری ایکٹ کرتے ہیں؟

8۔ موت سے زیادہ ڈرتے ہیں یا زندگی سے زیادہ پیار کرتے ہیں ؟

9۔ آپ تو ماشاءاللہ ابھی نئے نئے جورو کے غلام بنے ہیں ۔ یہ بتائیں اک مشہور کہاوت ہے کہ شادی کا لڈو جو کھائے وہ بھی پچھتائے جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔ کیا واقعی شادی موتی چور لڈو ہے اور اسکو کھا کے پچھتا چاہے یا نا کھا کر کچھ کہیں اس بارے میں ؟

10۔ آپ کا ہاشمی چورن زیادہ بکتا ہے یا ہاشمی سرمہ ;d;d???؟

عبداللہ
03-02-2011, 05:03 PM
;d;d
چلیں ٹھیک ہے گل،اپکو بھی کر دوں گی
ہاشمی بھائی آپ بالکل فکر نہ کریں۔بس کام کے بندوں کو جا رہا ہے اپکا پی ایم
;)

ہاشمی پرا اسی تہاڈی ککڑی چوری کر کے کھادی جہیڑا ساڈے نال اے سوتیلایا ورگا سلوک ھو ریا اے

سانوں وی او واقعہ دسوں تے پی ایم کرکے نہیں ایتھے سر عام

Hashmi
04-02-2011, 01:00 PM
چند اور سوال۔
لاہور کے علاوہ پاکستان کا کون سا شہر پسند ہے۔
لاہور ایک تاریخی عمارتوں کا شہر ہے،اس کی تاریخی عمارات میں سے کون سی عمارت پسند ہے اور کیوں۔
نورجہاں کے مزار پر جانا ہوتا ہے،اگر ہاں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں۔

لاہور کے علاوہ پاکستان کا کون سا شہر پسند ہے۔
لاہور کے علاوہ لاہور ہی پسند ہے، مگر اسلام آباد کی طرز۔ تعمیر ، سڑکوں کے پھیلاؤ اور خوبصورتی نے متاثر کیا، لاہور کے علاوہ پاکستان میں سیکنڈ چوائس فار لیونگ اسلام آباد ہوگی، مگر ایک بات اسلام آباد کے رہائشیوں سے معذرت کے ساتھ کہتا چلوں کہ وہاں کا ماحول روکھا پھیکا ہے کوئی ہلا گلا نہیں۔ اگر وہاں جانا ہوتو راحت بیکرز سے پزا ضرور کھائیے تھوڑا میری طرف سے بھی کھائیے، جب سے کھایا ہے یہاں کے پزا ہٹ کا مزہ نہیں آتا۔

لاہور ایک تاریخی عمارتوں کا شہر ہے،اس کی تاریخی عمارات میں سے کون سی عمارت پسند ہے اور کیوں۔
لاہور تو بے شمار تاریخی عمارتوں کا امین ہے کیا کیا بتاؤں مگر شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد بہت پسند ہے ، شاہی قلعہ کے اینٹرس میں ہاتھی کے چڑھنے اترنے کی وسیع سیڑھیاں باغات راہداریاں دیوان۔ عام و دیوان۔ خاص شیش محل آنکھوں کے لیے ایک پر لطف منظر ہے ، مگر اس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے عیاش حکمران ہمارا آج کا المیہ نہیں ہے مغل بھی شغل کرتے تھے۔ بزرگوں سے سنا ہے قلعے میں جہاں بے شمار تہہ خانے تھے وہاں ایک سرنگ بھی تھی جو دہلی کے لال قلعے تک جاتی تھی، غالب گمان ہے کہ حکمران اپنے فرار کے لیے استعمال کرتے ہوں گے مگر افسوس تہہ خانوں اور سرنگ تک رسائی ممکن نہیں رہی۔
نورجہاں کے مزار پر جانا ہوتا ہے،اگر ہاں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں۔
نورجہاں کے قبر پر ایک بار جانا ہوا مگر وہ ایک سیرگاہ کی صورت اختیار کرچکی ہے، مگر میرے خیال میں وہ ایک جائے عبرت ہے، ایک زمانہ تھا جب ان بادشاہوں اور ملکاؤں کے عارضی محلوں کے تخلیے میں مخل ہونے کی کسی کی جسارت ممکن نہیں تھی اور اب یہ عالم ہے کہ لوگ ان کے دائمی گھر پر پکنک مناتے ہیں۔ دریائے روای کے اس طرف حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کا مزار ہے ہزار سال پہلے ایک کچی قبر سے آج تک کے شاندار و وسیع مزار تک کا سفر ہمیں چیخ چیخ کر بزبان۔ خاموشی یہ بتاتا ہے کہ اللہ رب العزت اپنے دوستوں کا اقبال بلند کرتا ہے، جہاں دن رات چوبیس گھنٹے قران کی تلاوت ہوتی ہے اور درود و سلام کی محفلیں سجتی ہیں۔
کل من علیہا فان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویبقٰی وجھہہ ربک ذوالجلال ولاکرام۔

Kashfeen
07-02-2011, 07:37 PM
ہاشمی جی ہم آپ کے پی ایم کا انتظار کر ہے ہیں۔:(

Kashfeen
07-02-2011, 07:39 PM
اور ایک سوال بھی ہے آپ سے کہ ڈسکشن سیکشن میں ہونے والے بحث مباحثے میں تجربہ کیسا رہا آپکا۔

Durre Nayab
07-02-2011, 11:46 PM
یہ بتائیں چھٹی کے دن وقت گزاری کیسے کرتے ہیں?
چھٹی کا دن پہلے تو آدھے سے زیادہ سو کر گزرتا تھا، مگر آج کل ہر چھٹی کے دن کوئی نا کوئی پروگرام ہوتا ہے کہیں انے جانے کا۔

بھاگاں جی کے ہاتھ کے بنے ہوئے کون سے کھانے پسند ہیں?
بھاگاں جی ماشاءاللہ بہت اچھی کک ہیں ، مگر وہ تھوڑا سپائسی کھانے کی شوقین ہیں اور میں تھوڑا کم نمک مرچ کھاتا ہوں، اب دیکھیں آنے والے وقت میں میں سپائسی ہوتا ہوں یا بھاگاں جی سادہ خوراکی۔

کمرے میں آندھی آنے کے بعد ملبہ کون صاف کرتا ہے۔ آپ یا بھاگاں جی?

ظاہر ہے میں نے تو بالکل نہیں اٹھانا، کیونکہ مجھے برا نہیں لگتا میری طرف سے دو ہفتے بکھرا رہے، بھاگاں جی کی نفیس طبیعت پر گراں گزرتا ہے یہ سب کچھ اس لیے وہ ہی سمیٹا سمیٹی کرتی ہیں، دو باتیں کر بھی لیں تو خیر ہے۔
ٹی وی پر نیوز کے علاوہ کون سا چینل یا پروگرام بہت پسند ہے?
انگلش مووی چینل اور انفارمیٹو چینل دیکھتا ہوں۔
کالج میں بسوں کے ڈرائیوروں، کنڈیکٹروں کی ٹھکائی یا کبھی ناحق غندہ گردی کے بعد کبھی پچھتائے?
اس وقت تو جوش ۔ جوانی میں یہ معیوب نہیں لگتا تھا مگر اب سوچتا ہوں کہ یہ واقعی برا فعل تھا اللہ معاف فرمائے۔

اماں جی کے علاوہ کن سے یادگار کٹ پڑی? واقعہ بھی سنائیں۔
کالج لائف میں یونین والوں سے جھگڑا ہوا تھا، وہاں پر ان سے کٹ پڑی تھی کافی پیچھے ہوسٹل لے جا کر مارا تھا انھوں نے۔

شکریہ اور بہت خوب بھیا جی

Durre Nayab
07-02-2011, 11:48 PM
اور ایک سوال بھی ہے آپ سے کہ ڈسکشن سیکشن میں ہونے والے بحث مباحثے میں تجربہ کیسا رہا آپکا۔

یہی میرا سوال بھی ہے اور یہ کہ کس قسم کی ڈسکشن اچھی لگتی ہے اور کون سی فضول؟ کن پوسٹس پر غصہ آتا ہے کہ کھری کھری سناڈالیں۔

Hashmi
08-02-2011, 01:14 PM
السلام و علیکم ارے واہ گرون بھائی او;d او سوری منہ سے نکل گیا ہاشمی بھائی کا انٹرویو چل رہا ہے ۔

بہت شکریہ بھائی اپنے آپ کو پیش کرنے کا آپ کے بارے میں بہت کچھ نیا جاننے کا موقعہ ملا ہے ۔ چلیں میں بھی اسی بہانے کچھ معصوم معصوم اور آسان آسان سے سوال پوچھ لیتا ہوں امید ہے آپ پنجی منٹی جواب دے کے پراں ماریں گے~ ۔

;d;d???؟

۔ کہتے ہیں ہر ایک شخص کی کامیابی پہ پیچھے اک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ اگر اس بات کو درست تسلیم کر لیا جائے تو یہ بتائیں ناکام شخص کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوتا ہے ؟

میرے خیال میں یہ تصور عجیب ہے کہ کامیابی اور ناکامی کا سارا کریڈٹ خواتین سے منسوب کردیا جائے، آپ کے خیال میں مرد صرف گھوڑے ہیں؟ اور
یہ خواتین جوکی اور کوچوان ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واہ کیا اصطلاح سامنے آئی ہے لیڈی کوچوان۔۔۔۔۔۔۔۔شعلے کی بسنتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر یہ فلسفہ مان لیا جائے تو پھر گھوڑے(مرد) کی ناکامی کی ذمہ دار کوچوان(خاتون) ہی ہوں گی جنھہوں نے صیح طرح سے دوڑ نہیں لگوائی ہوگی۔

2۔ کیا آپ کو جائزہ لینے کی یا جیسے کہتے ہیں نکتہ نکالنے کی عادت ہے ۔ جب آپ کسی نئ جگہ جاتے ہیں تو اس جگہ یا مقام پر کھڑے ہو کر سب سے پہلے کن کن چیزوں کا جائزہ لیتے ہیں؟
جی بالکل میں نکتہ چیں ہوں اور تنقیدی جائزہ لیتا ہوں، یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ میں کس مقام کی یاترا پر ہوں کوئی قدرتی نظارا آنکھوں کے سامنے ہے کوئی دفتر ہے کوئی گھر یے یا کوئی ہوٹل یا ریستوران۔ اور اپنے اٹھنے بیٹھنے کے لیے ایسی جگہ منتخب کرتا ہوں جہاں سے اچھا ویو مل جائے۔

3۔ سب جانتے ہیں کہ جھوٹ بولنا درست عمل نہیں ہے۔ مگر اس کے باوجود کبھی کبھی بولنا پڑتا ہے ۔ آپ بتائیں آپ کو کب جھوٹ بولنا پڑتا ہے ؟
میری حتی الامکان کوشش ہوتی ہے کہ جھوٹ سے گریز کیا جائے مگر کبھی کبھی بولنا پڑتا ہے مگر افسوس میں ایکسپرٹ نہیں۔ آخری جھوٹ کا قصہ سن لیں۔ پرسوں ایک جگہ دعوت پر گئے کھانا کھانے کے بعد میں نے اپنے کزن کو آنکھو ماری اور ہم محفل سے اٹھ کر پچھلے لان میں گئے اور میں نے سیگرٹ پیا اور تھوڑے دیر میں واپسی ہوگئی میں بھاگاں جی کے ساتھ آکر بیٹھا اور بھاگاں جی نے مجھ سے کان میں پوچھا کہ کہاں گئے تھے میں نے کہا ذرا واک کرنے گیا تھا پر وہ مسلسل شک سے آلودہ نگاہوں سے گھوریاں ڈال رہی تھیں، انھوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر سونگھا اور میری وکھی میں کہنی ماری اور کہا کہ صابن سے ھینڈ واش کرکے آئیں اور کلی بھی کرلیں مہربانی ہوگی آپ کی، میں کھسیانی مسکراہٹ کے ساتھ شرمندہ شرمندہ اٹھا اور جا کر مطلوبہ کام سرانجام دیے۔ بس ایسے ہی بے ضرر سے جھوٹ بولتا ہوں بس۔
4۔ جب ہم انسان خاص کر مسلمان مذہب کے معاملے میں ایک دوسرے کو ناپتے تولتے ، اچھا برا ، درست غلط کہتے ہیں اور اس پر اک نتیجہ نکال کر فیصلہ کر دیتے ہیں کیا ہم کو ایسا کہنے / کرنے کا اختیار ہونا چاہے یا کچھ چیزیں اللہ تعالی پر چھوڑ دینی چاہیں؟
دیکھیں انسان کی عبادات خالصتاً اس کا ذاتی معاملہ ہے اس کی قبولیت اور ریجکشن کی ویٹو پاور صرف اللہ رب العزت کے پاس ہے، ہاں اگر کسی کے ظاہری عمل میں کوئی کمی دیکھیں تو ایک بار آگاہ کرنا فرض ہے مگر وہ اپنے پریویس عمل پر اصرار کرے تو اس کے حال پر چھوڑ دینا چاہیے اس دعا کے ساتھ کہ اللہ اس کو صیح عمل کی توفیق دے۔ باقی عقائد کے مسئلے مسائل الگ ہیں ان کی نزاکت کو آپ بخوبی سمجھتے ہیں اس فورم پر بھی آپ دیکھ ہی چکے ہیں اس لیے خود ہی سمجھ جائیں تو بہتر ہے۔

5۔ ہر انسان کو اپنی زندگی (بھابی باگاں کی بات نہیں کر رہا) سے تو محبت ہوتی ہی ہے ۔ مگر کبھی کبھی نفرت بھی ہو جاتی ہے ۔ کیا آپ کبھی اسطرح کی اسٹیج سے گزرے ہیں کہ زندگی اچھی نہ لگے اور سب چھوڑ چھاڑ کر کہیں منہ کر جانے کو دل کرے؟
جی بارہا ایسا ہوتا ہے قنوطیت طاری ہوجاتی ہے اور زندگی بے مصرف سے لگتی ہے اس روٹین سے زندگی تنگ آجاتی ہے ایسے دورے پہلے کافی زیادہ پڑتے تھے مگر اب ان کا دورانیہ بڑھ گیا ہے یعنی کافی عرصے بعد ایسا ہوتا ہے۔ وجہ نامعلوم ہے۔

6۔ ایسے کتنے عزیز و اوقارب آپ کی فیملی میں جن سے آپ چڑتے ہیں اور جنہیں اپنے سامنے آتے دیکھ کر آپ پتلی گلی سے نکل جاتے ہیں؟
ایسے کئی منافق رشتہ دار ہیں ان کو میں میٹھی چھریاں کہتا ہوں، اب تفصیل کیا بتاؤں، بہرحال گزشتہ کئی سالوں میں فیملی کرائسسز میں ان کے کئی روپ دیکھےہیں، صرف اپنے والدین کی وجہ سے سلام دعا کرلیتا ہوں ورنہ ان کے خلاف میرے جذبات کافی شدیدی ہیں۔

7۔ اللہ تعالی نہ کرے آپ بیمار ہوں اگر کبھی ہو جاتے ہیں تو ایکٹنگ کرتے ہیں ہائے ہائے کرتے بستر پر لیٹے رہتے ہیں یا بخار کھلی بلی اور نارمل ری ایکٹ کرتے ہیں؟
اللہ کا شکر ہے کہ میں لمبا بیمار کبھی نہیں ہوا اور نا ہی اپنی تیس سالہ زندگی میں ہوسپٹلائز ہوا، چھوٹا موٹا بخار یا بیماری کے ساتھ میں چلتا پھرتا رہتا ہوں ہائے وائے نہیں کرتا زیادہ آوازی ہو تو میڈیسن کھا کر نکرے لگ کر لیٹ جاتا تھا وجہ والدہ محترمہ کی پریشانی تھی ۔ مگر اب کوئی مسئلہ ہوگا تو بھاگاں جی سے نخرے اٹھوانے اور خدمتیں کروانے کا پورا موڈ ہے۔

8۔ موت سے زیادہ ڈرتے ہیں یا زندگی سے زیادہ پیار کرتے ہیں ؟
موت سے اس لحاظ سے ڈر لگتا کہ میری آگے کی تیاری کوئی خاص نہیں، باقی کئی عزیز رشتہ داروں اور 2 جوان دوستوں کی قبروں میں مٹی تو ڈال چکا ہوں اور جو ملک کے حالات ہیں طبعی چھوڑیں ناگہانی اموات بھی معمول کا حصہ ہیں اللہ سے پناہ مانگتے ہوئے کہتا ہوں کہ ہوسکتا ہے کہ میں بھی نا کہیں خبر بن جاؤں کسی روز۔

9۔ آپ تو ماشاءاللہ ابھی نئے نئے جورو کے غلام بنے ہیں ۔ یہ بتائیں اک مشہور کہاوت ہے کہ شادی کا لڈو جو کھائے وہ بھی پچھتائے جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔ کیا واقعی شادی موتی چور لڈو ہے اور اسکو کھا کے پچھتا چاہے یا نا کھا کر کچھ کہیں اس بارے میں ؟
آپس کی بات ہے رضوان بھائی جب تک شادی نہیں ہوئی تو میرا خیال تھا کہ بندے کو یہ موتی چور کھا کر پھچتانا چاہیے مگر لڈو کھانے کے بعد کہتا ہوں کہ نا ہی کھاتا تو بہتر تھا۔ اور یہ جورو کا غلام کہہ کر آتماسمان بھرشٹ نا کریں اس کی مارکیٹ میں نئ اصطلاح ہے ‘‘انڈرسٹینڈنگ‘‘ اس لیے میری گزارش ہے کہ جورو کا غلام یا زن مرید کے طعنے سے گریز کریں ہم میاں بیوی کی کافی انڈرسٹینڈنگ ہے، بھاگاں جی میرے کپڑے پریس کردیتی ہیں تو میں بھی ان کی ٹانگیں دبا دیتاہوں کبھی کھبار۔

10۔ آپ کا ہاشمی چورن زیادہ بکتا ہے یا ہاشمی سرمہ ؟
جناب میرا نا چورن بکتا ہے نا سرمہ، ہاں گلاں دی کھٹیا کھاناں واں۔

Hashmi
08-02-2011, 01:16 PM
ہاشمی جی ہم آپ کے پی ایم کا انتظار کر ہے ہیں۔:(

کیہڑا پی ایم؟ میں نے کسی پی ایم کا لارا نہیں لگایا امریکن آپا۔

Hashmi
08-02-2011, 01:21 PM
اور ایک سوال بھی ہے آپ سے کہ ڈسکشن سیکشن میں ہونے والے بحث مباحثے میں تجربہ کیسا رہا آپکا۔

یہی میرا سوال بھی ہے اور یہ کہ کس قسم کی ڈسکشن اچھی لگتی ہے اور کون سی فضول؟ کن پوسٹس پر غصہ آتا ہے کہ کھری کھری سناڈالیں۔

شروع شروع میں مزہ آتا تھا ٹاپک بھی اچھے ہوتے تھے اور ڈسکشن بھی اچھی ہوتی تھی۔ میری عادت ہے کہ میں صرف اس ٹاپک پر گفتگو کرتا ہوں کہ جس پر میں دلائل سے گفتگو کرسکوں ورنہ میں پڑھ کر اگے ٹر پڑتا ہوں، کافی بحث مباحثے کے بعد ہونے والی بدمزگیوں سے یہ سیکھا کہ اپنا مؤقف دلائل سےپیش کرکے فیصلہ پڑھنے والی کی سمجھ پر چھوڑ دو، آپ نے کافی عرصہ سے دیکھا ہوگا یا نوٹ بھی کیا ہو کہ میں کسی تھریڈ میں میرے ایک دو سے زیادہ مراسلے نہیں ہوتے۔۔

Kashfeen
09-02-2011, 12:25 AM
کیہڑا پی ایم؟ میں نے کسی پی ایم کا لارا نہیں لگایا امریکن آپا۔

ہاشمی جی میرا کہنا کافی نہیں تھا جی کیا
:(
اب ترلے منتیں کروانی ہیں کیا ٓاپ نے۔۔۔

Kashfeen
09-02-2011, 12:33 AM
شروع شروع میں مزہ آتا تھا ٹاپک بھی اچھے ہوتے تھے اور ڈسکشن بھی اچھی ہوتی تھی۔ میری عادت ہے کہ میں صرف اس ٹاپک پر گفتگو کرتا ہوں کہ جس پر میں دلائل سے گفتگو کرسکوں ورنہ میں پڑھ کر اگے ٹر پڑتا ہوں، کافی بحث مباحثے کے بعد ہونے والی بدمزگیوں سے یہ سیکھا کہ اپنا مؤقف دلائل سےپیش کرکے فیصلہ پڑھنے والی کی سمجھ پر چھوڑ دو، آپ نے کافی عرصہ سے دیکھا ہوگا یا نوٹ بھی کیا ہو کہ میں کسی تھریڈ میں میرے ایک دو سے زیادہ مراسلے نہیں ہوتے۔۔

جی میں نے بھی اسی وجہ سے پوچھا کہ اب ٓآپ بہت کم کسی بحث میں حصہ لیتے ہیں۔کوئی یادگار تھریڈ بتائیں۔۔

بس یہ والی سمجھائیں۔۔کس کو کہایا ٹائپنگ مسٹیک ہے۔۔۔

Kashfeen
09-02-2011, 12:37 AM
اور یہ بتائیں کہ کیا آپ بہت جلدی امید چھوڑ دیتے ہیں یعنی مایوس ہو جاتے ہیں ۔ اگر ہاں تو کیا شادی کے بعد مزاج میں کچھ تبدیلی محسوس کرتے ہیں کیا؟

KishTaj
19-02-2011, 10:39 PM
السلامُ علیکم
ہاشمی بھائی جوابات کہاں ہیں جی؟
میں بھی پڑھوں گی اگزیمز کے بعد~۔

HJaved
04-03-2011, 03:07 PM
ہاشمی بھائی کہاں غائب ہیں؟ جواب لکھیں نا۔

عبداللہ
04-03-2011, 03:10 PM
ہاشمی بھائی کہاں غائب ہیں؟ جواب لکھیں نا۔
اوہ ہوں۔بھائی نہیں ملنے جوابات۔:p
ایک دن بھائی صاب لاگ آف کئے بغیر کمپیوٹر سے ہٹ گئے تھے۔ اس دن بھابھی یعنی بھاگاں جی نے یہ انٹرویو پڑھ لیا۔
اور پھر کیا ہوا وہ نہ پوچھیں لیکن انہوں نے مزید سوال و جواب سے منع کر دیا۔~

HJaved
04-03-2011, 03:21 PM

اچھاااااااااااااااااااااا اا۔:eek:~

میں تو ہاشمی بھائی کو کافی بہادر سمجھتی تھی۔
;d

Hashmi
04-03-2011, 03:38 PM
ہاشمی جی میرا کہنا کافی نہیں تھا جی کیا
:(
اب ترلے منتیں کروانی ہیں کیا ٓاپ نے۔۔۔

نہیں آپاں ترلے منتیں کیوں کروانی ہیں؟ میری بستی سنن تے پڑھن دا بہت شوق اے۔ سنادوں گا وہ بھی جلد ہی۔

جی میں نے بھی اسی وجہ سے پوچھا کہ اب ٓآپ بہت کم کسی بحث میں حصہ لیتے ہیں۔کوئی یادگار تھریڈ بتائیں۔۔

بس یہ والی سمجھائیں۔۔کس کو کہایا ٹائپنگ مسٹیک ہے۔۔۔

یادگار تھریڈز کیا بتاؤں۔ دو سال پہلے کے مذھبی سیکشن میں جاکر احمد غزنوی صاحب سے ہوئی بحثوں کا ریکارڈ دیکھ لیں، اپنی سمجھ عقل اور عقیدے کے مطابق کافی کچھ لکھا تھا وہاں، ابھرتا چاند بہن جی اس کی گواہ ہیں۔

یہ سراسر ٹائپنگ ایرر ہے جی (ویسے بھائی لوگ زیادہ ذمہ دار ہیں ان کی سمجھ دانی پر شبہ نہیں بہن جیوں کی سمجھ پر چھوڑ دینے والی بات بھی درست ہی سمجھی جائے۔)

اور یہ بتائیں کہ کیا آپ بہت جلدی امید چھوڑ دیتے ہیں یعنی مایوس ہو جاتے ہیں ۔ اگر ہاں تو کیا شادی کے بعد مزاج میں کچھ تبدیلی محسوس کرتے ہیں کیا؟

جی نہیں میں بالکل بھی امید کا دامن نہیں چھوڑتا ثبوت کے طور پر بھاگاں جی کیس پر غور کریں عرصہ دس سال بھاگاں جی کا انتظار کیا ہے اور حکمت عملی سے سسر جی کو زیر دام لایا ہوں۔ اس سے بڑھ کر کیا ثبوت چاہیے آپاں جی۔

السلامُ علیکم
ہاشمی بھائی جوابات کہاں ہیں جی؟
میں بھی پڑھوں گی اگزیمز کے بعد~۔

تب تک تو ساری پوسٹیں باسی ہوجائیں گی اور ہوسکتا ہے کہ بو مار جائیں۔

ہاشمی بھائی کہاں غائب ہیں؟ جواب لکھیں نا۔

حاضر جناب آپاں جی۔ یہ لیں اور کوئی حکم؟

نکے نکے سوال سن میں سمجھیا سوال مک گئے نے ایس لئی زیادہ سوالات ہونے کا ویٹ کررہا تھا۔

اوہ ہوں۔بھائی نہیں ملنے جوابات۔:p
ایک دن بھائی صاب لاگ آف کئے بغیر کمپیوٹر سے ہٹ گئے تھے۔ اس دن بھابھی یعنی بھاگاں جی نے یہ انٹرویو پڑھ لیا۔
اور پھر کیا ہوا وہ نہ پوچھیں لیکن انہوں نے مزید سوال و جواب سے منع کر دیا۔~

چٹا جھوٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جھوٹ بول کر نہ جیو۔

مشتری ہوشیارباش۔

یہ خبریں دشمنوں نے عبداللہ بھائی تک پہنچائی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سورس آف نیوز نہیں دیا اس لیے یہ خبریں غیر مصدقہ ہیں ان پر یقین کرنے والا خود ذمہ دار ہوگا۔

HJaved
04-03-2011, 03:46 PM
میں بھی سوال شروع کرتی ہوں اب، ہیں جی۔ پہلے ان کے جواب جو ماظق بھائی سے بھی پوچھے تھے۔

آپ کا پسندیدہ شعر
پسندیدہ قول
پسندیدہ عادت
پسندیدہ نصیحت
پسندیدہ جانور
پسندیدہ پرندہ

کیا کسی جانور سے کوئی سبق سیکھا؟

زندگی نے کوئی خاص سبق سکھایا ہے تو بتائیں؟

ایسا کوئی ہے جس سے دوبارہ ملنے کی آرزو نہ ہو؟

معاف کرنا پسند ہے کہ بدلہ لینا؟

کیا کہتے ہیں کہ بدلہ کس وقت لینا ضروری ہے؟

آستین میں سانپ کبھی دیکھا؟ اگر نہیں تو اچھی بات ہے اور ہاں تو کیسا فیل ہوا اور کیا تدارک کیا؟

دوست دشمن کی پہچان کر سکتے ہیں؟

کیا الفاظ اور لہجے سے انسان کی پرکھ کر سکتے ہیں؟

کیا چہرہ شناس ہیں؟

دھوکا ایک بار ہی کھاتے ہیں کہ بار بار؟

زندگی کی پہلی ترجیح کون ہے آپ کے لیے اور آخری؟

کیا کسی کے لیے زندگی قربان کر سکتے ہیں؟

سب سے پیارا تحفہ آپ کے نذدیک؟

HJaved
04-03-2011, 03:48 PM
کس قسم کے لوگ پسند ہیں؟

کس قسم کے لوگ ناپسند ہیں؟

زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ

خوفناک لمحہ

لمحہ جس نے زندگی بدل ڈالی یا اثر ڈالا

کمزور ترین لمحہ

کبھی زندگی سے بیزار ہوئے؟

کبھی موت کی خواہش ہوئی؟

امن پسند ہیں کہ لڑاکے۔

ناراض ہونا پسند ہے کہ منانا؟

اپنی غلطی مانتے ہیں کہ اڑ جاتے ہیں، ہیں جی؟

کس موضوع پر باآسانی تقریر کر سکتے ہیں۔ جھٹ دو تین لائنیں لکھ بھی ڈالیں۔

کس جانور سے ڈر لگتا ہے؟

اگر آپ کے سامنے اچانک شیر آ جائے خدانخواستہ اور آپ کے پاس صرف ڈنڈا ہو اور پاس ایک درخت تو درخت پر چڑھیں گے کہ مقابلہ کریں گے۔~

اگر بازار میں چلتے چلتے اچانک پاؤں پھسل جائے اور آپ زمین کے گلے لگ جائیں تو احساسات بیان کریں۔
~

HJaved
04-03-2011, 03:51 PM
کہتے ہیں کہ دل کے آئینے میں ایک بار بال آ جائے تو پھر سدا رہتا ہے۔ کیا کہتے ہیں آپ کیا واقعی پھر اس انسان سے دل صاف نہیں ہو سکتا؟

اعتبار ایک بار ٹوٹ جائے تو جڑتا نہیں، کیا مانتے ہیں یہ بات؟

بہادری کسے کہتے ہیں؟

حق گوئی پسند ہے کہ موقع محل دیکھنا؟

اپنی کوئی سی تین خواہشات بتائیں جو پوری کرنا چاہتے ہیں۔

اپنی ایک خاص دعا بتائیں۔

اگر سیاست میں جانے کا موقع ملا تو جائیں گے ۔

اگر آپ کو صدر کا عہدہ مل جائے تو پہلا کام کون سا کریں گے

لوگوں کو کس ترازو مین تولتے ہیں ۔

کوئی ایسی شخصیت جس نے آپ کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے ھوں

لڑکوں میں کون سی خوبیاں پسند ہیں اور لڑکیوں میں ۔

اور کون سی عادات ناپسند ہیں دونوں میں

خوش گمان ھیں یا جلد بد گمان ھو جاتے ھیں?

وعدہ فورا" کرتے ہیں یا سوچ سمجھ کر۔

قسم کھاتے ہیں ۔

شرط لگاتے ہیں

ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گے۔
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں

ایک اکیلا لیکن دو کو گیارہ کیوں کہتے ہیں؟

عبداللہ
04-03-2011, 03:56 PM
وہ اللہ لوک اپنا موبائل ایویں ہی سٹ دیتی تھیں ادھر ادھر میں نے بارہا کہا کہ اللہ لوکے کیا کرتی ہیں کوئی میرا میسج پڑھ بھی سکتا ہے تو کہنے لگیں مجھ سے اس کا دھیان نہیں رکھا جاتا میسج کرنا ہے تو کریں ورنہ سکون کریں، کئی بار تو میسج کیا اور اس کا جواب 2 گھنٹے بعد موصول ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر لڑائی بھی ہوئی، مگر وہ اللہ کی بندی شادی تک نہیں مڑی۔

وہ میری جیسی (گھنا) اللہ لوک ہونگی۔
میسج کی ٹیون سن کر نمبر دیکھتے ہی ڈیلیٹ کردیا اور مُنہ ہی مُنہ بڑابرائے۔
پھر انہوں۔ " ہونہہ سارا دن اے ای کم اے"
ایویں ہی نہیں سُٹتی ہونگی موبائل۔

میسج کر کے جیو:

چٹا جھوٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جھوٹ بول کر نہ جیو۔

مشتری ہوشیارباش۔

یہ خبریں دشمنوں نے عبداللہ بھائی تک پہنچائی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سورس آف نیوز نہیں دیا اس لیے یہ خبریں غیر مصدقہ ہیں ان پر یقین کرنے والا خود ذمہ دار ہوگا۔

میسنے بن کر بھی نہ جیو:
ایک طرف تو کہہ رہے ہیں۔ کہ چٹا جھوٹ دوسری طرف کہہ رہے ہو یہ خبریں دشمنوں نے پھیلائی ہیں۔ یعنی دال میں کچھ کالا ہے سہی۔ٴ

HJaved
04-03-2011, 04:07 PM
زندگی کے دکھوں پر یا مشکلات پر مسکرا کے قابو پانا چاہیے یا چیخ چلا کے بھڑاس نکالنی چاہیے۔ کیا کہتے ہیں؟

کہتے ہیں کہ
زندگی زندہ دلی کا نام ہے
مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
آپ کیا کہتے ہیں؟

کسی کو کوئی بات سمجھانے کے لیے بہترین طریقہ کون سا ہے آپ کی نظر میں؟

کبھی نادان دوست سے پالا پڑا؟ اگر ہاں تو کیا کیا پھر؟ سمجھایا، چھوڑ دیا کہ سوچا سانوں کی۔ ہیں جی۔

آپ کی نظر میں عظیم انسان کسے کہا جانا چاہیے؟

آپ کی نظر میں چھوٹا کون ہے؟ عادات و اخلاق والا چھوٹا نہ کہ عمر پر، ہیں جی۔

زندگی گزارنے کے لیے بہترین حکمت عملی کیا ہے؟
سنجیدگی
شگفتگی
یا
رنجیدگی
یا
کوئی اور رائے ہو آپ کی؟

کوئی دکھ ملے تو سدا اس دکھی گھوڑے پر سوار رہتے ہیں یا کہ خوشی کا جھولا نظر آئے تو بیٹھنے میں دیر نہیں لگاتے؟ یعنی کہ ان دونوں کیفیات میں سے کس سے نکلنے میں جلدی کرتے ہیں۔

کسی فنکشن میں کھانا کھاتے وقت پلیٹ آپ کے ہاتھ سے ایک زوردار آواز کے ساتھ گر کر ٹوٹ جائے تو اس وقت کی کیفیت تو بتائیں ذرا۔~

آپ بمعی فیملی کہیں جا رہے ہوں اور راستے میں اچانک خوفناک کتا آ جائے تو؟ خود بھاگیں گے کہ بھابھی کو بچائیں گے۔ ہیں جی۔~

HJaved
22-03-2011, 04:49 AM
ہاشمی بھائی آپ کہہ رہے تھے کہ سوالوں کا انتظار تھا۔ لکھ ڈالے تو اب بھی غائب ہیں۔ یہ تو کھلا تضاد ہے، ہیں جی۔::)~

KishTaj
22-03-2011, 08:02 AM
السلامُ علیکم
ہاشمی بھائی ۔ ۔ ۔ ۔ میں بھی آگئی ہوں۔ اب تو جوابات پوسٹیں نا~;d۔

Hashmi
24-03-2011, 11:19 AM
جوابات میں تاخیر کے لیے بہت بہت معذرت آپ سب سے۔

آپ کا پسندیدہ شعر
اشعار تو کئی ہیں جو آل ٹائم فیورٹ ہیں کیا بتاؤں۔
زندگی تو اپنے ہی قدموں پہ چلتی ہے فراز
اوروں کے سہارے تو جنازے اٹھا کرتے ہیں

پسندیدہ قول
انسان کو چاہیے کہ بندے کا پتر بن کر رہے (قبلہ بذات خود)

پسندیدہ عادت
یہ تو بتایا نہیں کہ پسندیدہ عادت کس کی؟ مجھے تو اپنی تمام عادتیں پسند ہیں چاہے وہ انگلیاں چٹخانے کی کیوں نا ہوں(وہ الگ بات ہے کہ بھاگاں جی کو اس سے سخت چڑ ہے اوہ میرے ہاتھ پکڑ پکڑ کر مجھے روکتی ہیں۔ میں نے بھی نیا کام شروع کردیا ہے کہ ان کی انگلیاں پکڑ کر چٹخانے لگا ہوں تاکہ ان کو بھی چسکا پڑجائے ۔)

پسندیدہ نصیحت
میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ کبھی کسی کو نصیحت نا کرو، کیونکہ بےوقوف اس کو مانتا نہیں اور عقلمند کو اس کی ضرورت نہیں ہوتی۔

پسندیدہ جانور

سائبرین ٹائیگر اور وائٹ بیئر۔ (بہادری خونخواری اور خوبصورتی کی وجہ سے)

پسندیدہ پرندہ

طوطے اور کبوتر(بھئی جو دیکھے ہیں لاہور میں اسی کی بات کروں گا کوا اور چیل چھوڑ کر باقی سب کو تصویروں میں دیکھے ہیں، اپنی قابلیت جھاڑنے کے لیے کوئی کوئی پٹھا سدا نام تے نئی دس سکدا۔)

کیا کسی جانور سے کوئی سبق سیکھا؟
جانوروں سے کیا سیکھنا ہے بلکہ انسان نے انکو پتا نہیں کیا کیا سکھا دیا ہے آپ نے دیکھا نہیں بے چارے کیا کیا کرتب کراتے ہیں ان بےچاروں سے۔
ایک عادت جو میں نے نوٹ کی ہے وہ ہے توکل، ایک وقت کا کھانا کھاتے ہیں اور اگلے وقت کا ذخیرہ نہیں کرتے اللہ کی رزاقیت پر اتنا کامل ایمان کسی انسان میں کم ہی دیکھا ہے۔

زندگی نے کوئی خاص سبق سکھایا ہے تو بتائیں؟
زندگے نے بے شمار اسباق دیے ہیں۔ کی کی دساں۔ ایک سبق یہ ہے کہ دکھوں کا تناسب اپنی زندگی میں کم کرنا ہے تو دوسروں سے کم سے کم امیدیں اور توقعات وابستہ کریں کیونکہ توقعات اور امیدیں ٹوٹنے پر غم کی شدت بڑھ جاتی ہے۔

ایسا کوئی ہے جس سے دوبارہ ملنے کی آرزو نہ ہو؟

ایسے کئ ہیں۔

معاف کرنا پسند ہے کہ بدلہ لینا؟
دیکھیں یہ تو واقعے کی نوعیت پر چھوٹی موٹی غلطی یا زیادتی تو معاف کردینی چائیے مگر اگر واقعہ سنگین نوعیت کا اور اس سے بدلہ دوسروں کے لیے بھی عبرت کا موجب ہو ضرور لینا چائیے۔

کیا کہتے ہیں کہ بدلہ کس وقت لینا ضروری ہے؟
وہ بدلہ جس سے دوسروں کے لئے عبرت ہو۔ مثال کے طور پر ریمنڈ ڈیوس جیسے واقعات اس میں جان کا بدلہ ہر حال میں جان ہی ہونا چاہیے تھے مگر ہمارے ناعاقبت اندیش اپنی آخرت کی فکر سے بے بہرہ حکمرانوں نے یہ ہونے نا دیا۔

آستین میں سانپ کبھی دیکھا؟ اگر نہیں تو اچھی بات ہے اور ہاں تو کیسا فیل ہوا اور کیا تدارک کیا؟

زمانے کی رفتار دیکھ کر
قیامت پہ یقین لانا پڑا
کچھ سانپ تھے اس قدر قیمتی
انھیں آستیں میں چھپاناپڑا

دوست دشمن کی پہچان کر سکتے ہیں؟
دشمن ویسے تو کوئی نہیں ہے اللہ کا شکر ہے مگر اختلافات تو سب کے ہی ہوتے ہیں، اس لئے میں کہہ سکتا ہوں کہ پہچان سکتا ہوں کہ دوستوں کے ہجوم میں تیوریاں چڑھائے شخص تو آسانی سے پہچانا جائے گا بشرطیکہ کہ وہ دوستی کے نقاب میں نا ہو۔

کیا الفاظ اور لہجے سے انسان کی پرکھ کر سکتے ہیں؟
جی بالکل۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاص طور سے اپنے سے وابستہ افراد والدین بھائی بہن بھاگاں جی اور باس سب کی ریڈنگ سیکھ لی ہے۔ اور تو اور فورم پر بھی الفاظ پڑھ کر اکثریت کا پتا چل جاتا ہے کہ یہ بھائی صاحب یا بہن جی کونسے سُر میں ہیں اس وقت۔

کیا چہرہ شناس ہیں؟
چہرہ شناسی پر اتنا عبور نہیں ہے، آج کل تو ویسے ہی چہرہ شناسی بہت مشکل ہوگئی ہے دنیا تو بہت فنکار ہوگئی ہے۔

دھوکا ایک بار ہی کھاتے ہیں کہ بار بار؟
جی بالکل جو بندہ ایک بار ہتھ کرا جائے اس کو دوبارہ موقع نہیں دیتا، اس سے معاملات محدود کردیتا ہوں۔

زندگی کی پہلی ترجیح کون ہے آپ کے لیے اور آخری؟
زندگی کی پہلی ترجیح میرے والدین اور گھر والے، اور آخری ترجیح میں خود ہوں، مثالیں دے کر ثابت نہیں کروں گا کیونکہ یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے(بھاگاں جی اکثر مجھے سے گلے شکوے کرتی ہیں کہ میں نے خود کو سب سے آخر میں کیوں رکھا ہے کیونکہ محدود وسائل میں اپنی خواہشات قربان کرکے ہی دوسروں کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔)

کیا کسی کے لیے زندگی قربان کر سکتے ہیں؟
کوئی سیاسی بیان نہیں دوں گا یہ حالات اور واقعات پر منحصر ہوتا ہے، بہرحال حضور صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم کی ذات۔ بابرکات کے ہوتے ہوئے کسی اور کا نام لینا خلاف۔ ادب اور محبت ہے۔

سب سے پیارا تحفہ آپ کے نذدیک؟
کوئی بھی جو خلوص سے دیا گیا ہو، چاہے وہ پیاری سی مسکراہٹ ہی کیوں نا ہو۔

KishTaj
25-03-2011, 12:26 AM
پسندیدہ قول
انسان کو چاہیے کہ بندے کا پتر بن کر رہے (قبلہ بذات خود)

پسندیدہ عادت
یہ تو بتایا نہیں کہ پسندیدہ عادت کس کی؟ مجھے تو اپنی تمام عادتیں پسند ہیں چاہے وہ انگلیاں چٹخانے کی کیوں نا ہوں(وہ الگ بات ہے کہ بھاگاں جی کو اس سے سخت چڑ ہے اوہ میرے ہاتھ پکڑ پکڑ کر مجھے روکتی ہیں۔ میں نے بھی نیا کام شروع کردیا ہے کہ ان کی انگلیاں پکڑ کر چٹخانے لگا ہوں تاکہ ان کو بھی چسکا پڑجائے ۔)

پسندیدہ پرندہ

طوطے اور کبوتر(بھئی جو دیکھے ہیں لاہور میں اسی کی بات کروں گا کوا اور چیل چھوڑ کر باقی سب کو تصویروں میں دیکھے ہیں، اپنی قابلیت جھاڑنے کے لیے کوئی کوئی پٹھا سدا نام تے نئی دس سکدا۔)

کیا الفاظ اور لہجے سے انسان کی پرکھ کر سکتے ہیں؟
جی بالکل۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاص طور سے اپنے سے وابستہ افراد والدین بھائی بہن بھاگاں جی اور باس سب کی ریڈنگ سیکھ لی ہے۔ اور تو اور فورم پر بھی الفاظ پڑھ کر اکثریت کا پتا چل جاتا ہے کہ یہ بھائی صاحب یا بہن جی کونسے سُر میں ہیں اس وقت۔

.....;d;d;d....
ہاہاہاہا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہی ہی ہی ہی ۔۔۔۔۔۔ بہت مزیدار انٹریو جا رہا ہے ہاشمی بھائی۔

Prince Ijaz
28-03-2011, 07:12 PM
ہاشمی بھائی آداب۔
نیا ممبر ہوں کچھ کہہ نہیں سکتا۔ لیکن 10 پوسٹس کرنے کے بعد سوچا کہ انٹرویوز پڑھنا شروع کروں، اور وہ انٹرویو پڑھوں جس پر کمنٹس بھی دیے جا سکیں۔ تو سکہ رائج الوقت کا ٹاس آپ کے نام کا نکلا۔
ہاشمی بھائی بہت اعلٰی، بہت زبردست۔ جب کش تاج بہن کے سوالات کا پلندہ پڑھنا شروع کیا تو ساتھ یہ بھی ذہن میں تھا کہ میں بھی کچھ سوالات پوچھوں گا، لیکن اب کوئی بتلائے کہ ہم بتائیں کیا۔ مطلب کہ آپ سے پوچھیں کیا۔ سب کچھ تو آپ نے بتا دیا ہے۔
اللہ آپ کو خوش رکھے اور بھاگاں بھابی کے حق میں بہترین رکھے کہ ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ تم سب سے بہتر وہ جو اپنے اہل و عیال کے ساتھ اچھا سلوک روا رکھتا ہے۔

Hashmi
31-03-2011, 12:14 PM
کس قسم کے لوگ پسند ہیں؟

مجھے بالکل سیدھی بات کرنے والے لوگ پسند ہیں، کیونکہ میں بھی سیدھی بات کرنا پسند کرتا ہوں۔(اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ میں اگلے کے جذبات کا خیال نہیں کرتا تڑاک پڑاک بول دیتا ہوں میں زیادہ تر کسی کے بارے میں کمنٹس نہیں دیتا اگر کوئی پوچھے تو اس بندے کی موجودگی میں جو صیح لگے وہ اس کے منہ پر کہہ دیتا ہوں، اب میں آئینہ تو ہوں نہیں کہ بندہ جیسا خود کو دیکھنا پسند کرے میں اس کو وہی دکھاؤں۔)

کس قسم کے لوگ ناپسند ہیں؟

منافق خوشامدی اور بہت زیادہ میٹھے لوگ۔ میرا تجربہ ہے کہ ایسے لوگوں سے فاصلہ بہت ضروری ہے کیونکہ یہ لوگ بہت خطرناک ہوتے ہیں اور آپ کو کسی وقت بھی مشکلات میں ڈال سکتے ہیں، منافق تو خیر ہوتا ہی منافق ہے اس کا کیا کہوں خوشامدی خوشامد کرکے آپ کا حق غصب کرلیتے ہیں یہ زیادہ تر مرد حضرات کے لیے خطرناک ہوتے ہیں دفاتر میں ایسے کئی کریکڑ پائے جاتے ہیں اور میٹھے لوگ اس لئے کہ یہ میٹھی میٹھی باتیں کرکے آپ سے آپ کے راز اگلوا لیتے ہیں اور پھر ان کو آپ کے خلاف استمال کرتے ہین، یہ کیٹگری زیادہ تر خواتین میں پائی جاتی ہے۔

زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ

زندگی کے خوبصورت لمحات ویسے تو کم ہی ہیں مگر ایک تو جب میں نکاح نامے پر اپنے دست مبارک سے دستخط کررہا تھا(حالانکہ نکاح خواں جناب مولانا احمد علی قصوری صاحب جو میرے والد اور سسر دونوں کے قریبی دوست ہیں نے مجھے ایجاب وقبول سے پہلے مشورہ دیا تھا کہ ابھی بھی موقع ہے ‘‘نس جا ایتھوں‘‘ مگر میں نہیں مانا اور زندگی بھر کے لیے پکڑا گیا۔)
اور دوسرا خوبصورت لمحہ جب میں اپنے دوستوں کے ساتھ بائیکس پر ناران گیا تھا اس سفر کا ایک ایک لمحہ یادگار ہے۔

خوفناک لمحہ

خوفناک لمحات ایک دو خونی حادثات اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں، اپنے دو دوستوں کو اپنے ہاتھوں سے قبر میں اتارا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا کیا بتاؤں چلیں چھوڑیں اچھی اچھی باتیں کرتے۔

لمحہ جس نے زندگی بدل ڈالی یا اثر ڈالا

میرے خیال میں زندگی ویسے ہی لمحہ لمحہ بدلتی ہے اس ہارٹ بیٹ چارٹ کی طرح ہوتی ہے جس کے گراف میں اسٹیبلیٹی نہیں ہوتی ویری ایشن یہ ویری ایشن ہے۔ ایک وہ لمحہ جب آج سے میری فیملی میں ایک فنانشل کرنچ آیا تھا جس نے میری زندگی کو تہہ و بالا کردیا جس سے ہم آج تک نہیں سنبھل سکے مسلسل جدوجہد کے تیرہ سال تو ہوگئے آگے بھی اللہ سوھنا مالک ہے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم کے صدقے عنایات جاری ہیں گرنے نہیں دیا اس نے۔ دوسرا لمحہ میری شادی جس نے میری زندگی پر اثر ڈالا ہے پہلے میں اپنے آپ کو دماغ میں رکھ کر زندگی کے معاملات طے کرتا ہے اب بھاگاں جی کے آنے کے بعد میں سے اسٹیٹس چینچ ہو کر ہم گیا ہے اب ہمارے بارے میں سوچنا پڑتا ہے ۔

کمزور ترین لمحہ

یہ تھوڑا عجیب سا سوال ہے۔ کمزور لمحات میں آپ یا تو گناہ کرتے ہیں یا ایسے شرمندگی سے بھرپور لمحات جو شیئر نہیں کرنا چاہیں گے، میرے خیال میں اس کو پاس کرکے آگے چلتے ہیں۔

کبھی زندگی سے بیزار ہوئے؟

جی بارہا پریشانیوں سے گھبرا کر قنوطیت طاری ہوئی اور سوچا کہ یہ بھی کوئی زندگی ہے۔ میچوریٹی لیول جب اتنا زیادہ نہیں تھا تو گاڑیوں میں بیٹھے خوش باش لوگوں کو دیکھ کر اللہ پاک سے کئی بار گلہ بھی کیا کہ ان کو کیوں دیا اور مجھے کیوں نہیں، پھر شیخ سعدی رحمتہ علیہ کی ایک حکایت پڑھی تو اپنے خیالات پر نادم ہوا اور اللہ کے حضور توبہ کی، میر سوھنا رب جیسے جس حال میں رکھے راضی بہ رضا ہونے کی حتی الامکان کوشش کرتا ہوں مگر بندہ بشر ہوں غلطی ہو جاتی ہے۔

کبھی موت کی خواہش ہوئی؟

نہیں خواہش بالکل نہیں کی۔
موت سے بہت ڈر لگتا(کیونکہ میری اگلے جہان کی تیاری بالکل نہیں ہے) ایک دو بار تو بہت نزدیک سے بھی گزری ہے موڈھا کرا کے۔

امن پسند ہیں کہ لڑاکے۔

امن پسند بندوں کے ساتھ امن پسند ہوں اور لڑاکوں کے ساتھ لڑاکا۔ مگر میں پہل نہیں کرتا اور کوشش یہی ہوتی ہے کہ بات بڑھنے نا پائے مگر جب بڑھ جائے تو خود کو سمجھا کر پیچھے ہٹانا مشکل ہوتا ہے۔

ناراض ہونا پسند ہے کہ منانا؟

مجھے ناراض ہونا پسند ہے، بھاگاں جی کو بہت مشکل ہوجاتی ہے اور وہ کافی تنگ بھی ہیں اس وجہ سے ۔

اپنی غلطی مانتے ہیں کہ اڑ جاتے ہیں، ہیں جی؟

دلیل سے کوئی بات کرے تو غلطی مان بھی لیتا ہوں، مگر اتنا باظرف نہیں کہ اپنی غلطی منہ سے تسلیم کروں مگر یہ ہوتا ہے کہ میں خاموش ہوجاتا ہوں جس سے میرے گھر والے اور یار دوست سمجھ جاتے ہیں کہ اینوں عقل آگئی اے۔ اور وہ اسی پر شکر کرتے ہیں۔

کس موضوع پر باآسانی تقریر کر سکتے ہیں۔ جھٹ دو تین لائنیں لکھ بھی ڈالیں۔
تقریر تو مجھے بالکل نہیں آتی ، ہاں جگتیں لگوانی ہیں تو وہ لگا سکتا ہوں بخوبی۔ اس لیے تقریر والے معاملے میں معافی۔

کس جانور سے ڈر لگتا ہے؟

سنا اور دیکھا ہے شیر چیتا ہاتھی ریچھ کافی خونخوار ہوتے ہیں مجھے ذاتی طور پر انھوں نے کبھی ڈرایا تو نہیں ہے مگر مجھے چھپکلی اور چوہے سے بہت کراہت محسوس ہوتی ہے، گھر میں یہ چیزیں نظر آجائیں تو میں چھال مار کر صوفے یا کرسی پر چڑھ جاتا ہوں پھر بھائی اور والدہ ہی ان کا سدباب کرتے ہیں مل کر۔

اگر آپ کے سامنے اچانک شیر آ جائے خدانخواستہ اور آپ کے پاس صرف ڈنڈا ہو اور پاس ایک درخت تو درخت پر چڑھیں گے کہ مقابلہ کریں گے۔

شیر آجائے تو میں نے کیا کرنا ہے پھر جو کرنا ہے شیر ہی کرے گا۔ آپ کے سوال سے ایک لطیفہ یاد آگیا بغیر اجازت لکھ دیتا ہوں۔ ایک بار دو دوست جنگل میں جارہے تھے کہ اچانک سامنے سے ریچھ آگیا ایک دوست تو بھاگ کر درخت پر چڑھ گیا اور دوسرا سانس روک کر لیٹ گیا، ریچھ آیا اور اس نے سونگھ کر دیکھا اور لیٹے ہوئے دوست کی وکھی میں ٹھڈا مارا اور کہا اٹھ اوئے زیادہ سیانا نا بن میں نے وہ کہانی پڑھی ہوئی ہے۔ آجکل کے جانور بھی فل ہشیار ہیں اس لئے سمجھ نہیں آرہی کیا جواب دوں۔

اگر بازار میں چلتے چلتے اچانک پاؤں پھسل جائے اور آپ زمین کے گلے لگ جائیں تو احساسات بیان کریں۔
احساسات تو شرمندگی سے بھرپور ہوں گے، اور میں اٹھ کر کسی سے اکھ ملائے بغیر اٹھ کر دوڑ لگا دوں گا اور سال چھ مہینے اس بازار کی طرف منہ نہیں کروں گا۔

Muhammad Atique
01-04-2011, 05:27 PM
ایک سوال میرا بھی۔

لوگ کہتے ہیں کہ ویاہ دوستی یاری چھڈوا دیتا ہے۔ کسی کا فون اٹھانے کا ٹائم ہوتا ہے اور نہ ہی پی ایم کا جواب دینے کا~۔ آپ کیا کہتے ہیں اس بارے میں۔;d

Kashfeen
01-04-2011, 06:04 PM
کس جانور سے ڈر لگتا ہے؟

سنا اور دیکھا ہے شیر چیتا ہاتھی ریچھ کافی خونخوار ہوتے ہیں مجھے ذاتی طور پر انھوں نے کبھی ڈرایا تو نہیں ہے مگر مجھے چھپکلی اور چوہے سے بہت کراہت محسوس ہوتی ہے، گھر میں یہ چیزیں نظر آجائیں تو میں چھال مار کر صوفے یا کرسی پر چڑھ جاتا ہوں پھر بھائی اور والدہ ہی ان کا سدباب کرتے ہیں مل کر۔

اگر آپ کے سامنے اچانک شیر آ جائے خدانخواستہ اور آپ کے پاس صرف ڈنڈا ہو اور پاس ایک درخت تو درخت پر چڑھیں گے کہ مقابلہ کریں گے۔

اگر بازار میں چلتے چلتے اچانک پاؤں پھسل جائے اور آپ زمین کے گلے لگ جائیں تو احساسات بیان کریں۔
احساسات تو شرمندگی سے بھرپور ہوں گے، اور میں اٹھ کر کسی سے اکھ ملائے بغیر اٹھ کر دوڑ لگا دوں گا اور سال چھ مہینے اس بازار کی طرف منہ نہیں کروں گا۔

ماشاء اللہ کیا خود شناسی ہے ہاشمی جی
;d;d

ویسے اپنی بھاگاں جی چھپکلی چوہے کا کام مکا لیتی ہیں کہ وہ بھی کرسی پر چڑھ جاتی ہیں

Sohail Ahmad
01-04-2011, 06:10 PM
السلام علیکم،

ہاشمی بھائی آپ کی کوئی ایسی عادت جس کو آُپ ترک کرنا چاہتے ہوں؟

Hashmi
18-08-2011, 12:42 PM
کہتے ہیں کہ دل کے آئینے میں ایک بار بال آ جائے تو پھر سدا رہتا ہے۔ کیا کہتے ہیں آپ کیا واقعی پھر اس انسان سے دل صاف نہیں ہو سکتا؟

دیکھیں جی، یہ تو بندے بندے پر منحصر کچھ لوگ باتوں کو بھلا دیتے ہیں کچھ میری طرح اونٹ صفت ہوتے ہیں جو دل میں رکھتے ہیں، میں کسی کی بات اتنی آسانی سے نہیں بھولتا، چاہے اس کو جتاؤں نا کبھی پھر بھی۔

اعتبار ایک بار ٹوٹ جائے تو جڑتا نہیں، کیا مانتے ہیں یہ بات؟

اس کا بھی کوئی حتمی فارومولا نہیں ہے آپاں جی، یہ تو رشتے اور تعلق کی بات ہے، میں نے بارہا اپنے والدین کا اعتماد مجروح کیا اور بارہا انھوں نے مجھ پر اعتماد کیا، اگر ایسا میں کسی اور سے ایک بار بھی کرتا تو اس نے مجھے زندگی میں منہ نہیں لگانا تھا۔

بہادری کسے کہتے ہیں؟

پنجرے میں بند شیر کو گھسن لہرا لہرا کر دکھانے کو کم از کم نہیں کہتے۔ میرے خیال میں اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کر اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا اپنی کمزوریوں کا اعتراف کرنا بہادری ہے۔ جس نے خود پر قابو پالیا وہ ہی بہادر ہے۔

حق گوئی پسند ہے کہ موقع محل دیکھنا؟

آپ کو کیا لگتا ہے میرے تین سالہ ون اردو کے کیرئیر کو دیکھ کر؟

اپنی کوئی سی تین خواہشات بتائیں جو پوری کرنا چاہتے ہیں۔
در۔ رسول صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم پر باادب حاضری۔
عزت کی سکون اور عافیت والی زندگی
تکلیف کے بغیر موت۔

اپنی ایک خاص دعا بتائیں۔
میری سب دعائیں خاص الخاص ہیں، اور فہرست طویل ہے۔ سب سے پہلے اپنی اور والدین کی مغفرت کی دعا سے آغاز(الحمدللہ والدین بقید حیات ہیں) پھر اپنے فوت شدگان جن میں اجداد اور میرا اعزا و اقربا شامل ہیں ان کی بخشش کی دعا، پھر کچھ دنیاوی مسائل پر اللہ رب العزت سے آسانی نرمی اور مہربانی کی گزارش، ایک اللہ والے سے سنا تھا کہ اپنی ہر دعا میں اللہ سے عافیت، برکتیں، ایمان، اور حسن۔ اخلاق مانگتے رہو، سو ہر دعا میں خصوصیت کے ساتھ ان کی طلب کرتا ہوں۔

اگر سیاست میں جانے کا موقع ملا تو جائیں گے ۔
کیوں نہیں جاؤں گا دو پیسے ہم بھی کما لیں گے۔ پھر میں بھی یہ گانا گاؤں گا۔ اسی کلے نئیں خراب، ایتھے سارے نے جناب، جدوں ہووے گا حساب، اودوں ویخ لاں گے۔
مذاق برطرف میں اپنی عزت کے معاملے میں بہت حساس ہوں، اور سنا ہے کہ سیاہ ست دانوں کو بہت گالیاں پڑتی ہیں۔

اگر آپ کو صدر کا عہدہ مل جائے تو پہلا کام کون سا کریں گے

ایک تگڑا قسم آزاد احتساب کا ادارہ بناؤں گا اور کراس دا بورڈ سب کا احتساب کروں گا، انکا کا بھی جو پرچموں میں لپیٹ کر دفن کردیے گئے اور جو ملک سے بھاگ گئے اور جن کے اعضاء ہواؤں میں بکھر گئے۔

لوگوں کو کس ترازو مین تولتے ہیں ۔

میری کونسی پرچون کی دکان دیکھ لی ہے؟
ویسے پیمانہ جو رائج الوقت ہے وہ کردار ہے قول اور فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے۔

کوئی ایسی شخصیت جس نے آپ کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے ھوں
میں اپنے والد محترم سے کافی متاثر ہوں۔ حالانکہ ان کی اصول پرستی اور غیرجانبداری کی وجہ سے آدھا خاندان بائیکاٹ میں رہتا ہے مگر جب کوئی تنازعہ ہوجائے تو پھر غیرجانبدارانہ فیصلہ کروانے کے لیے دوڑے بھی چلے آتے ہیں۔

لڑکوں میں کون سی خوبیاں پسند ہیں اور لڑکیوں میں ۔
لڑکوں کی شغل میلے کی عادت بہت پسند ہے، بہت انجوائے ہوتا ہے۔
لڑکیوں کی تو کوئی یاد نہیں آرہی ، ہاں یہ ہے کہ کھان پین چنگا کرا دیندیاں نے۔

اور کون سی عادات ناپسند ہیں دونوں میں
میں نے تو یہی دیکھا ہے کہ لڑکے زیادہ تر اپنے کیرئیر سے سنجیدہ نہیں ہوتے یہ آنے والے وقت میں مشکلات پیدا کرتا ہے شغل میلہ کریں مگر آگے کا بھی سوچیں۔
لڑکیاں ویسے تو بہت بورنگ ہوتی ہیں، ہر وقت اپنی پریزنٹیشن اور اپیرینس کے کمپیلس کی شکار بیچاریاں۔(ہائے میں پتا نہیں کیسی لگ رہی ہوں)۔

خوش گمان ھیں یا جلد بد گمان ھو جاتے ھیں?
خوش گمانی بدگمانی ٹین ایج کے دور کی باتیں ہیں میں کوشش کرتا ہوں کہ رشتوں اور امیدوں کو حقتیت کی کسوٹی پر رکھ کر آنے والے وقت کا تعین کروں۔

وعدہ فورا" کرتے ہیں یا سوچ سمجھ کر۔

نہیں چھیتی کیتے میں تو کسی بات کی حامی نہیں بھرتا وعدہ تو بڑی دور کی بات ہے، بھاگنے کا مارجن ضرور رکھتا ہوں کہ کوشش پوری ہوگی۔

قسم کھاتے ہیں ۔

میں خود کو سچو شاہ تو نہیں کہتا ہے مگر ایک بات تو میں سوچی سمجھی اور اپنائی وہ یہ کہ آپ میں اتنی اخلاقی جراءت ہونی چاہیے کہ اگر کسی کے پیچھے کو بات کرو تو کل کلاں کو اس کے منہ پر پھی وہی بات دہرا سکو، سو میں ایسی بات کوشش کرتا ہوں کہ نا کروں کہ جس کی تردید کرنی پڑے یا قسم کھا کر یقین دلانا پڑے۔ اپنے ہوش میں تو مجھے یاد نہیں کہ کبھی قسم کھائی ہو۔ اور نا ہی میں دکاندار ہوں کہ قسمیں کھا کر اپنا مال بیچوں۔

شرط لگاتے ہیں۔

شرط پیسوں کی کبھی نہیں لگائی، ہاں کھانے وغیرہ کی لگاتا ہوں ، جو ہارے گا وہ کھابا کرائے گا۔

ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گے۔
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں

شہر کا کیڑا ہوں جہاں راتیں جاگتی ہوں، پہاڑوں میں سکون تو بہت ہے مگر وہ سکون ایک ہفتے سے زیادہ وارا نہیں کھاتا۔

ایک اکیلا لیکن دو کو گیارہ کیوں کہتے ہیں؟
میں نے تو سنا تھا کہ ایک اکیلا، دو گیدرنگ، تین کراؤڈ ہوتے ہیں، میرے خیال نو دو گیارہ ہوتے ہیں۔

KishTaj
08-09-2011, 07:08 PM
ہما جاوید آپی کے سوالات:۔
زندگی کے دکھوں پر یا مشکلات پر مسکرا کے قابو پانا چاہیے یا چیخ چلا کے بھڑاس نکالنی چاہیے۔ کیا کہتے ہیں؟
کہتے ہیں کہ
زندگی زندہ دلی کا نام ہے
مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
آپ کیا کہتے ہیں؟
کسی کو کوئی بات سمجھانے کے لیے بہترین طریقہ کون سا ہے آپ کی نظر میں؟
کبھی نادان دوست سے پالا پڑا؟ اگر ہاں تو کیا کیا پھر؟ سمجھایا، چھوڑ دیا کہ سوچا سانوں کی۔ ہیں جی۔
آپ کی نظر میں عظیم انسان کسے کہا جانا چاہیے؟
آپ کی نظر میں چھوٹا کون ہے؟ عادات و اخلاق والا چھوٹا نہ کہ عمر پر، ہیں جی۔
زندگی گزارنے کے لیے بہترین حکمت عملی کیا ہے؟
سنجیدگی
شگفتگی
یا
رنجیدگی
یا
کوئی اور رائے ہو آپ کی؟
کوئی دکھ ملے تو سدا اس دکھی گھوڑے پر سوار رہتے ہیں یا کہ خوشی کا جھولا نظر آئے تو بیٹھنے میں دیر نہیں لگاتے؟ یعنی کہ ان دونوں کیفیات میں سے کس سے نکلنے میں جلدی کرتے ہیں۔
کسی فنکشن میں کھانا کھاتے وقت پلیٹ آپ کے ہاتھ سے ایک زوردار آواز کے ساتھ گر کر ٹوٹ جائے تو اس وقت کی کیفیت تو بتائیں ذرا۔
آپ بمعی فیملی کہیں جا رہے ہوں اور راستے میں اچانک خوفناک کتا آ جائے تو؟ خود بھاگیں گے کہ بھابھی کو بچائیں گے۔ ہیں جی۔

عتیق بھائی کا سوال:۔
لوگ کہتے ہیں کہ ویاہ دوستی یاری چھڈوا دیتا ہے۔ کسی کا فون اٹھانے کا ٹائم ہوتا ہے اور نہ ہی پی ایم کا جواب دینے کا۔ آپ کیا کہتے ہیں اس بارے میں۔

کاشفین آپی کا سوال:۔

ویسے اپنی بھاگاں جی چھپکلی چوہے کا کام مکا لیتی ہیں کہ وہ بھی کرسی پر چڑھ جاتی ہیں?

سہیل احمد بھائی کا سوال:۔

ہاشمی بھائی آپ کی کوئی ایسی عادت جس کو آُپ ترک کرنا چاہتے ہوں؟