PDA

View Full Version : ماظق بھائی کا انٹرویو

Pages : [1] 2

عبداللہ
20-01-2011, 04:35 PM
السلام علیکم

چلیں اب چوھدری صاب کیساتھ تھوڑا سا مذاق کر لیتے ھیں ;d
چوھدری سے صاب سے سوال انکی چوہدرہٹ کے مطابق کیجئے گا ::)
اگر سوال ایک ایک کر کے ھوں تو ماظق بھائی کو جواب دینے اور ہمیں پڑھنے میں بھی آسانی ھو گی

ماظق بھائی آپکو معلوم نہیں کہ آپ کی طرف سے انٹرویو کرنے کی اجازت ملنے پر مجھے کتنی خوشی ھو رھی ھے جس کا میں آپ سے تہہ دل سے ممنون ھوں ،،،، اور آپکی نہ ختم ھونے والی عزت میری نظروں میں مزید بڑھ گئی:)

کشتاج سوری انٹرویو لینے کا حق آپکا تھا لیکن میں تھریڈ شروع کر رھا ھوں

چلیں اب شروع ھو جائیں;)

ھو سکے تو جواب دیتے وقت دستخط آف کر دیں کبھی تو اس سہولت کا بھی فائدہ اٹھائیں

Samia Ali
20-01-2011, 04:39 PM
وعلیکم السلام

ویلکم ماظق بھائی

http://westhawaiihockey.com/sitebuildercontent/sitebuilderpictures/welcome.gif

KishTaj
20-01-2011, 04:43 PM
السلام علیکم

چلیں اب چوھدری صاب کیساتھ تھوڑا سا مذاق کر لیتے ھیں ;d
چوھدری سے صاب سے سوال انکی چوہدرہٹ کے مطابق کیجئے گا
اگر سوال ایک ایک کر کے ھوں تو ماظق بھائی کو جواب دینے اور ہمیں پڑھنے میں بھی آسانی ھو گی

ماظق بھائی آپکو معلوم نہیں کہ آپ کی طرف سے انٹرویو کرنے کی اجازت ملنے پر مجھے کتنی خوشی ھو رھی ھے جس کا میں آپ سے تہہ دل سے ممنون ھوں ،،،، اور آپکی نہ ختم ھونے والی عزت میری نظروں میں مزید بڑھ گئی

کشتاج سوری انٹرویو لینے جا حق آپکا تھا لیکن میں تھریڈ شروع کر رھا ھوں

چلیں اب شروع ھو جائیں;)

وعلیکم السلام
ارے واہ،،، یہ تو کمال شمال کر دیا آپ نے۔:)۔
اس پر آپ کو سوری کرنے کی بالکل ضرورت نہیں بھائی ۔۔۔ بلکہ اس کام پر و آپ پوائنٹس کے حقدار ٹھہرے۔۔۔ ابھی ٹرانسفر کرتی ہوں۔
میں یہ کام کچھ وجوہات کی بنا پر رکا ہوا تھا۔۔ شکریہ شروع کرنے کا بھائی۔
ویسے سوالات وہی بنیادی سوالات سے شروع کردوں یا آپ کر رہے ہیں وہی والے۔۔۔
یا کچھ الگ طریقے سے سوچ رکھا ہے۔۔۔ اور ماظق بھائی تو راضی ہیں نا۔;d۔
ہمیشہ خوش رہئے۔۔ آمین
شکریہ۔:)۔۔

عبداللہ
20-01-2011, 04:50 PM
بھائی سب سے پہلے یہ بتائیں کہ جب میں بار بار آپکو بڑا (بھائی) ھونے کا احساس دلاتا ھوں تو آپ چڑ تو نہیں جاتا یا پھر دماغ میں کچھ ایسی کچھڑی تو نہیں بناتے کہ عبداللہ بلیک میلنگ پر کیوں اتر آتا ھے؟

سمر
20-01-2011, 04:51 PM
بھائی آخر آپ نے دھاگہ بنا ہی دیا،اچھا جی سب سے گزارش ہے کہ ہاتھ واقعی ہلکا رکھیے گا۔مشکل مشکل سوال اوپر ہی اوپر سے گزر جاتے ہیں۔
السلام علیکم

چلیں اب چوھدری صاب کیساتھ تھوڑا سا مذاق کر لیتے ھیں ;d
چوھدری سے صاب سے سوال انکی چوہدرہٹ کے مطابق کیجئے گا ::)
اگر سوال ایک ایک کر کے ھوں تو ماظق بھائی کو جواب دینے اور ہمیں پڑھنے میں بھی آسانی ھو گی

ماظق بھائی آپکو معلوم نہیں کہ آپ کی طرف سے انٹرویو کرنے کی اجازت ملنے پر مجھے کتنی خوشی ھو رھی ھے جس کا میں آپ سے تہہ دل سے ممنون ھوں ،،،، اور آپکی نہ ختم ھونے والی عزت میری نظروں میں مزید بڑھ گئی:)

کشتاج سوری انٹرویو لینے جا حق آپکا تھا لیکن میں تھریڈ شروع کر رھا ھوں

چلیں اب شروع ھو جائیں;)

عبداللہ
20-01-2011, 04:54 PM
نہیں سوالات کا کچھ الگ طریقہ تو فل حال نہیں سوچا
جی سوالات تو وہی بنیادی ھیں اور وہی پوچھیں جائینگے لیکن وہ ایک دم سوالات کا بوجھ ڈالنا مجھے ناپسند ھے اس لئے کچھ اور سوچنا پڑے گا

جی بلکل بھائی کی اجازت سے ھے اسکا ذکر میں نے تھریڈ کی شروعاتی پوسٹ میں کردیا ھے غالباً

ویسے سوالات وہی بنیادی سوالات سے شروع کردوں یا آپ کر رہے ہیں وہی والے۔۔۔
یا کچھ الگ طریقے سے سوچ رکھا ہے۔۔۔ اور ماظق بھائی تو راضی ہیں نا۔;d۔

سمر
20-01-2011, 04:54 PM
چڑنے کا سوال ہی نہیں بنتا،میرے چھوٹے بھائی نے مجھے اس کا عادی بنا دیا ہے،چھوٹے ہونے کا ایڈوانٹج تو ہونا ہی چاہیے۔
بھائی سب سے پہلے یہ بتائیں کہ جب میں بار بار آپکو بڑا (بھائی) ھونے کا احساس دلاتا ھوں تو آپ چڑ تو نہیں جاتا یا پھر دماغ میں کچھ ایسی کچھڑی تو نہیں بناتے کہ عبداللہ بلیک میلنگ پر کیوں اتر آتا ھے؟

عبداللہ
20-01-2011, 05:00 PM
چڑنے کا سوال ہی نہیں بنتا،میرے چھوٹے بھائی نے مجھے اس کا عادی بنا دیا ہے،چھوٹے ہونے کا ایڈوانٹج تو ہونا ہی چاہیے۔چلیں پھر اسی ایڈوانٹیج کیساتھ سوالات شروع کرتے ھیں

اپنا نام ، پتہ خدوخال سیل نمبر ، بال بچے خاندان ، نوکری چھوکری(ڈونٹ مائنڈ) کا بتانے کے بعد یہ بتائیں
کہ آپ کس دوہری مصیبت میں گرفتار ھیں جسکا ذکر اپنے دستخط میں کیا ھے بھائی پاؤں شل ھیں تو گھر بیٹھ کر چھالے ختم ھونے کا انتظار کریں منزل وہی ھیں جہاں ھے کہیں بھاگی تو نہیں جا رھی جواب بتائیں

ھم دوہری اذیت میں گرفتار مسافر
پاؤں بھی شل ہیں،ذوق سفر بھی نہیں جاتا

وقار عظیم
20-01-2011, 05:07 PM
ماظق بھائی
دماغ کے علاوہ کھانے میں کیا پسند ہے؟

سمر
20-01-2011, 05:15 PM
نام تو اتنا عام ہو گیا ہے کہ سارا باغ جانتا ہے
خدو خال ، امی جی ابھی بھی مجھے میرا چاند کہتی ہیں۔
باقی دنیا جو کہتی ہے وہ نہیں بتا سکتا۔
ماشاءاللہ پیاری پیاری بیٹیوں سے اللہ تعالٰی نے مجھے اپنی رحمتوں سے نواز رکھا ہے۔
پرائیوٹ جاب ہے،زات باری تعالٰی کا لاکھ بار شکر کہ دنیا کی وہ تمام نعمتیں مجھے عطا کی جس کی ایک عام آدمی کو ضرورت ہوتی ہے۔
ہاہا۔۔۔منزلیں کب وہیں رہتی ہیں،ایک منزل پر پہنچے تو دوسری منزل کی تمنا جاگ جاتی ہے۔

سمر
20-01-2011, 05:18 PM
دوسرا دماغ
ماظق بھائی
دماغ کے علاوہ کھانے میں کیا پسند ہے؟

عبداللہ
20-01-2011, 05:26 PM
ہاہا۔۔۔منزلیں کب وہیں رہتی ہیں،ایک منزل پر پہنچے تو دوسری منزل کی تمنا جاگ جاتی ہے۔

دوسرا دماغ

نوٹ: اس طرح جواب گول نہیں کئے جائینگے اسکا خیال رکھئے گا ورنہ میں بھی سوالات کی ذمہ داری سے مبرا ھوں >:(

اچھا اپنے سکول و کالج لائف کے متعلق کچھ بتائیں کہ کیسا تھا تعلیم کہاں تک اور کہاں سے لی ، کالج میں کبھی گاڑی کو روکا (یعنی ٹیپیکل کالجیے بنے یا نہیں:p) اسی زمانے کا کوئی یادگار واقعہ اور ایسا دوست جو اب بھی دوست ھے اور ایک ایسا جس سے جدا ھونے کا غم یا افسوس ھے:( ساتھ ھی اپنی اس پہلی محبت کا ذکر کردیں تو کیا کہنے ;)

اب یہ بتائیں یہ فارمیٹ ٹھیک ھے کہ کوئی نیا فارمیٹ مرتب کروں

وقار عظیم
20-01-2011, 05:33 PM
دوسرا دماغ

ماظق بھائی
پاکستان کے بعد کرکٹ میں کونسی ٹیم پسند ہے؟

سمر
20-01-2011, 05:48 PM
ہاہا،،بھائی اب دھمکیاں تو نہ دیں۔آپ نے ہاتھ ہولا رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔
اسکول کالج کی لائف زبردست تھی جی،اچھا اسٹوڈینٹ نہیں تو برا بھی نہیں تھا،اپنی محنت سے پاس ہو جاتا تھا۔منڈی بہاؤالدین میں یہ ساری منازل طے ہوئیں،سرمائے کی وجہ سے مار کھا جاتا ہوں ورنہ اتنی تعلیم ہے کہ پارلیمنٹ کا رکن بن جاؤں۔
ایک بار کرکٹ کا میچ کھیلنے قریب ہی موجود ایک قصبے پھالیہ جانا تھا،کافی اسٹوڈینٹ تھے،ایک پوری بس پر قبضہ کیا،بے چارے ڈرائیور نے بڑی منت سماجت کی کہ اس کا ایک چکر خراب ہو جائے گا،خیر وہاں پہنچ کر اسے کچھ نہ کچھ پیسے دیئے،لیکن اتنے نہیں جتنے اس کے بنتے تھے۔
اسی طرح ہمارے اسکول کے پاس ریلوے لائن تھی،صبح جب بھی کوئی ٹرین آتی،اس میں سوار اسٹوڈینٹ اسے وہیں رکوا لیتے تھے۔مجھے اس وقت بھی اچھا نہیں لگتا تھا اب تو خیر اور بھی برا لگتا ہے۔
پرائمری اسکول ،ہائی اسکول اور کالج میں کافی سارے دوست تھے،ان میں تین دوست ایسے ہیں جن کو میں آج تک نہیں بھولا۔گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ہم ایک دوسرے سے جدا ہوئے تو پھر مل نہ سکے۔آج بھی یاد آتے ہیں،اس کے علاوہ بھی زمانہ طالب علمی کے دوست ہیں جن سے سلام دعا رہتی ہے۔
پہلی محبت سے کیا مراد ہے،گھر میں رہنے دینا ہے یا نہیں
جو فارمیٹ آپ کو پسند ہے اسی کو فالو کریں۔

نوٹ: اس طرح جواب گول نہیں کئے جائینگے اسکا خیال رکھئے گا ورنہ میں بھی سوالات کی ذمہ داری سے مبرا ھوں >:(

اچھا اپنے سکول و کالج لائف کے متعلق کچھ بتائیں کہ کیسا تھا تعلیم کہاں تک اور کہاں سے لی ، کالج میں کبھی گاڑی کو روکا (یعنی ٹیپیکل کالجیے بنے یا نہیں:p) اسی زمانے کا کوئی یادگار واقعہ اور ایسا دوست جو اب بھی دوست ھے اور ایک ایسا جس سے جدا ھونے کا غم یا افسوس ھے:( ساتھ ھی اپنی اس پہلی محبت کا ذکر کردیں تو کیا کہنے ;)

اب یہ بتائیں یہ فارمیٹ ٹھیک ھے کہ کوئی نیا فارمیٹ مرتب کروں

سمر
20-01-2011, 05:49 PM
سری لنکا
ماظق بھائی
پاکستان کے بعد کرکٹ میں کونسی ٹیم پسند ہے؟

عبداللہ
20-01-2011, 05:59 PM
جی آپ بھی سوالات کا تسلی بخش جواب دینے کا وعدہ کریں
اور بتائیں کہ خوبصورت سر زمین پر کیسے پہنچے ، رجسٹر کیوں ھوئے پہلا تھریڈ اور پوسٹ کہاں کی ، کیا چیز پسند اور کیا نا پسند ھے ، کن ممبران سے بالمشافہ ملنا پسند کرینگے کون سے ممبران اچھے لگتے ٹیم بھائی ، یازغل ، کاشفین ، ہما جاوید ، ہما آپی ، ساحل ،گل رعنا ، مون ، ہما آپی ، ساحرہ و فوزان آپیاں(میری آپکی نہیں آپ سے تو یقیناً کم عمر ھیں)، امان ، کوثر آپا ، دلپسند ، عمران ،(بھائی و بہنوں) وغیرہ وغیرہ پر ایک عدد طنزیہ اور ایک عدد تعریفی جملہ ھو جائے
جنکے نام نہیں آئے ناراض نہ ھوں خود ھی بتا دیں

ہاہا،،بھائی اب دھمکیاں تو نہ دیں۔آپ نے ہاتھ ہولا رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

کوئی خاص وجہ آسٹریلیا بھی تو ھو سکتی ھے
کرکٹ کے علاوہ کون کون سے کھیل کھیلے اور اب کونسے کھیلتے ھیں اور کھیلنے کے علاوہ بھی کچھ کرتے ھیں یا صرف::)

سری لنکا

KishTaj
20-01-2011, 06:01 PM
ایک سوال میری طرف سے بھی
ماظق بھائی امام ضامن تو بندھوا کر آئے ہیں نا؟;d۔

ویسے امام ضامن کی اسپیلنگ درست لکھی نا میں نے؟~۔

Sohail Ahmad
20-01-2011, 06:05 PM
السلام علیکم،

ماظق بھائی آپ کو کھانے میں چاول کس حد تک پسند ہیں؟

وقار عظیم
20-01-2011, 06:32 PM
پاکستانی ٹیم کیسے سدھر سکتی ہے
آپشن

جہاز بٹ کو نکالا جائے
کوچ کو کُوچ کرنے کا کہا جائے
یا سب پلیئرز کو ریڑھیاں لگوا دی جائیں

سمر
20-01-2011, 06:35 PM
چند برس پہلے تک شاعری سے عشق تھا تو ایک دوست نے دو تین اردو سائٹس کا بتایا جس میں ایک ون اردو بھی تھی۔اسی دن سے یہاں کا ممبر ہوں۔
پہلی پوسٹ شاید شاعری میں کی تھی یا جوک میں،ٹھیک یاد نہیں۔
یہاں تقریباً سب کچھ ہے اس لیے پورا فورم پسند ہے۔
یہاں کے سب ممبرز اتنے اچھے ہیں کہ کسی سے بھی مل کر خوشی ہو گی،یہ بات میں دل سے کہہ رہا ہوں۔
سائٹ ایڈمن بھائی ۔ بڑے بھائی جیسے لگتے ہیں۔اپنے سے بڑی عمر کے ممبرز کو بھی ایسے سمجھاتے ہیں کہ بات آسانی سے سمجھ میں آ جائے۔مزے کی بات بتاؤں،شروع شروع میں،میں انہیں اور سخنور کو ایک ہی شخصیت سمجھتا رہا۔شاید اب بھی۔ہاہاہا
یازغل بھائی ۔چلتا پھرتا انسائکلوپیڈیا۔کمال کی نالج ہے ان کے پاس۔
کاشفین سس ۔شروع شروع میں ہم خ اور ح پر لڑ پڑے تھے،شاید انہیں بھی یاد ہو اور اب سب سے زیادہ وہی میری بات کو سمجھتی ہیں اور مجھے بھی ان کی بات پر پورا یقین ہوتا ہے۔
ہما جاوید ۔ان کو تو آپی کہتا ہوں تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ان کے خلاف کچھ بولوں۔سب کی کیئر کرتی ہیں۔کچھ سمجھ نہ آئے تو فوراً سمجھاتی ہیں۔
ہما آپی ۔میری زیادہ بات چیت نہیں لیکن جس طرح دوسروں سے پیش آتی ہیں،وہ گرویدہ ہو جاتے ہیں۔
ساحل ۔ابتدائی دنوں میں کافی راہنمائی کی،مجھے بلاگ لکھنے کا بھی ساحل بھائی نے ہی کہا،اس کے علاوہ ان سے میں وہ ساری باتیں بھی کر لیتا ہوں جو کسی اور سے نہیں کرتا۔
گل رعنا سس ۔بیت بازی میں ان سے دعا سلام ہوئی اور پھر ایسا ہوا کہ پورے فورم میں ان کی موجودگی اور غیر موجودگی محسوس کی جانے لگی۔
مون سس ۔ان سے مجھے خلوص سس یاد آ جاتی ہیں۔ایک زمانے میں خلوص سس سے بحث و مباحثے میں جب کہیں پیچھے رہنے لگتا تھا تو ایسے میں مون سس فوراً میری حمایت پوسٹ کر دیتی تھیں۔
ساحرہ سس ۔انہیں کون نہیں جانتا۔جب سے ون اردو میں آئی ہیں فورم کو چار چاند لگ گئے ہیں۔
فوزان سس ۔انہیں میں استاد مانتا ہوں،لیکن کبھی کبھی اختلاف بھی ہو جاتا ہے۔میں ان کی تمام تحریریں پڑھتا ہوں،کمال لکھتی ہیں۔
امان ۔پروایکٹو میں تو ان کے سب متعرف تھے،کسی زمانے میں کوئز میں ان سے جیتنا بہت مشکل لگتا تھا،آج کل مصروف ہیں شاید۔
کوثر آپا ۔ان سے سب کو شفقت ملتی ہے،کبھی متنازع بات نہیں کرتیں۔
دلپسند بھائی ۔کوئز اور کسوٹی کھیلنے کے لیے ہمیشہ تیار۔
عمران بھائی ۔کھیل ہی کھیل میں بات ہوئی۔پھر شاعری تک پہنچے اور اب شاعری اور عمران لازم ملزوم ہو چکے ہیں۔
جی آپ بھی سوالات کا تسلی بخش جواب دینے کا وعدہ کریں
اور بتائیں کہ خوبصورت سر زمین پر کیسے پہنچے ، رجسٹر کیوں ھوئے پہلا تھریڈ اور پوسٹ کہاں کی ، کیا چیز پسند اور کیا نا پسند ھے ، کن ممبران سے بالمشافہ ملنا پسند کرینگے کون سے ممبران اچھے لگتے ٹیم بھائی ، یازغل ، کاشفین ، ہما جاوید ، ہما آپی ، ساحل ،گل رعنا ، مون ، ہما آپی ، ساحرہ و فوزان آپیاں(میری آپکی نہیں آپ سے تو یقیناً کم عمر ھیں)، امان ، کوثر آپا ، دلپسند ، عمران ،(بھائی و بہنوں) وغیرہ وغیرہ پر ایک عدد طنزیہ اور ایک عدد تعریفی جملہ ھو جائے
جنکے نام نہیں آئے ناراض نہ ھوں خود ھی بتا دیں

::)

سمر
20-01-2011, 06:39 PM
سری لنکا اس لیے پسند ہے کہ سری لنکن کھلاڑیوں نے بہت کم عرصے میں اپنے آپ کو منوایا۔میں ان کے میچ اس وقت سے دیکھ رہا ہوں جب یہ سو رنز پر آؤٹ ہو جایا کرتے تھے۔مجھے ابھی تک ان کا پہلی بار پاکستان سے ٹیسٹ میچ جتنا بھی یاد ہے،اس کے علاوہ سری لنکن کھلاڑی سب سے زیادہ مہذب ہیں،میدان میں کبھی اوچھی حرکتیں نہیں کرتے۔

کوئی خاص وجہ آسٹریلیا بھی تو ھو سکتی ھے
کرکٹ کے علاوہ کون کون سے کھیل کھیلے اور اب کونسے کھیلتے ھیں اور کھیلنے کے علاوہ بھی کچھ کرتے ھیں یا صرف::)

سمر
20-01-2011, 06:42 PM
والدین کی اور گھر والوں کی دعائیں ہمیشہ ساتھ ہوتی ہیں،اور پھر آپ سب لوگ بھی تو دعاؤں میں یاد رکھتے ہو نا۔:)
ایک سوال میری طرف سے بھی
ماظق بھائی امام ضامن تو بندھوا کر آئے ہیں نا؟;d۔

ویسے امام ضامن کی اسپیلنگ درست لکھی نا میں نے؟~۔

سمر
20-01-2011, 06:44 PM
چاول کافی کھاتا ہوں پر اس کو ضرورت نہیں بنایا،مل گئے تو کھا لیے نہیں تو نہ سہی۔
السلام علیکم،

ماظق بھائی آپ کو کھانے میں چاول کس حد تک پسند ہیں؟

سمر
20-01-2011, 06:47 PM
ایک اچھا ایڈمنسٹریٹر چاہیے۔
کھلاڑی سبھی اچھے ہیں،ٹیلنٹڈ ہیں ان کو لڑانے والا دماغ چاہیے جو کہ ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر کے بغیر ممکن نہیں۔
پاکستانی ٹیم کیسے سدھر سکتی ہے
آپشن

جہاز بٹ کو نکالا جائے
کوچ کو کُوچ کرنے کا کہا جائے
یا سب پلیئرز کو ریڑھیاں لگوا دی جائیں

عبداللہ
20-01-2011, 06:52 PM
ارے دنیا والوں آپکے سوال کہاں گئے

بھائی صاب یہ بتائیں بھابھی سے پہلی جنگ( تو تو میں میں کب ھوئی) ،صلح میں پہل کس نے کی ، گھر میں بھی کریلا بن کر بیٹھے رھتے ھیں یا پھر بہن بھائیوں اور بیوی سے ہنسی مذاق چلتا رھتا ھے شادی پسند کی تھی یا پھر باندھ دیا گیا اور آپ نے من و عن قبول کیا جوائنٹ فیملی میں ھیں یا الگ
لائف اور لائف پارٹنر سے کس قدر ممکن ھیں
اگر میں اچانک آپ کے گھر چھاپہ ماروں (میرا مطلب) ملنے آؤں تو کیا تاثرات ھونگے اور اگر ایسا ھی یازغل بھائی یا ساحل بھائی کریں تو کیا ھونگے

ماظق بھائی جاتے وقت اللہ حافظ کر کے جانا

وقار عظیم
20-01-2011, 07:00 PM
کس پر زیادہ یقین ہے
قسمت یا محنت

سمر
20-01-2011, 07:00 PM
پہلی جنگ دوسرے دن ہی ہو گئی تھی۔پتا نہیں خواتین اتنا لڑتی کیوں ہیں۔;d
صلح میں پہل بھی انہوں نے ہی کی تھی۔گھر میں بس نارمل رہتا ہوں،پہلے زرا سا غصہ تھا لیکن بیٹیوں کے آ جانے کے بعد جاتا رہا۔:)
الگ گھر میں رہ رہے ہیں۔
ارینج میرج تھی،شادی سے پہلے کسی نے مرضی تک نہیں پوچھی۔بس بتا دیا گیا تھا۔
کوئی بھی آئے ،مجھے خوشی ہو گی۔اسی لیے تو پتا نہیں بتاتا۔
اب باقی کے جواب کل دوں گا۔اپنے سوال چھوڑ جائیے گا۔ان شاءاللہ کل بات ہو گی
اللہ حافظ
ارے دنیا والوں آپکے سوال کہاں گئے

بھائی صاب یہ بتائیں بھابھی سے پہلی جنگ( تو تو میں میں کب ھوئی) ،صلح میں پہل کس نے کی ، گھر میں بھی کریلا بن کر بیٹھے رھتے ھیں یا پھر بہن بھائیوں اور بیوی سے ہنسی مذاق چلتا رھتا ھے شادی پسند کی تھی یا پھر باندھ دیا گیا اور آپ نے من و عن قبول کیا جوائنٹ فیملی میں ھیں یا الگ
لائف اور لائف پارٹنر سے کس قدر ممکن ھیں
اگر میں اچانک آپ کے گھر چھاپہ ماروں (میرا مطلب) ملنے آؤں تو کیا تاثرات ھونگے اور اگر ایسا ھی یازغل بھائی یا ساحل بھائی کریں تو کیا ھونگے

ماظق بھائی جاتے وقت اللہ حافظ کر کے جانا

عبداللہ
20-01-2011, 07:07 PM
پہلی جنگ دوسرے دن ہی ہو گئی تھی۔پتا نہیں خواتین اتنا لڑتی کیوں ہیں۔;d

اوہ یہ کیسا متنازع جواب دیا ھے اب تیار ھوجائیں میں نے سوالات کی ذمہ داری لی تھی عورتوں کی نہیں ویسے اس جنگ کا پیش خیمہ کیا ھوا اور نتیجہ کیا آیا تھا
بعد از شادی ابتک کچن کے کتنے برتن ٹوٹے ، کتنی دفعہ میکے جانے کی دھمکی ملی ، اس دھمکی پر آپ ری ایکشن کیا ھوتا یہ فرماتے تھے کہ کہ کل نہیں آج اور آج نہیں ابھی جاؤ یا پھر منانے کی کوشش کرتے

کوئی بھی آئے ،مجھے خوشی ہو گی۔اسی لیے تو پتا نہیں بتاتا۔سب سمجھتا ھوں تیری اس مکری کو اے ساقی
کام کرتی ھے نظر نام ھے پیمانے کا

اللہ حافظ

عبداللہ
20-01-2011, 09:16 PM
ماظق بھائی ذرا یہ تو بتائیں کہ سوتے کس کروٹ ھیں ، جس کروٹ سوتے ھیں اسی کروٹ پائے جاتے ھیں یا پھر پاؤں کی طرف سر اور سر کی طرف پاؤں اور یہ کہ بھابھی کو خراٹے مار مار کہ اور باتیں(سوتےمیں) کر کر کہ کیوں ستاتے ھیں نیز یہ کہ کبھی کبھار نیند میں چلتے بھی ھیں یہ سب کیا ماجرا ھے

عبداللہ
21-01-2011, 02:07 AM
بھائی سنا ھے کہ آپکو کسی تقریب میں جانا ھو عورتوں سے زیادہ نہیں تو کم وقت بھی نہیں لیتے ، خوب سج دھج کہ ، خوب وقت لگا کر اور پرفیوم کونسی لگاتے ھیں ، جوتے کتنے ھیں اور کپڑوں کے جوڑے ، پسندیدہ لباس کونسا ھے
جرسی ، سویٹر وغیرہ آکسفورڈ یا پھر بونینزا
کم سے کم وقت کتنا لگتا ھے اور زیادہ سے زیادہ ، نکلتے وقت(انتہائی ایمرجنسی میں) کس چیز کا خیال رکھتے ھیں کہ یہ ناں بھول جائے (سوائے بھابھی کہ) آپکے سائیڈ ٹیبل پر کیا پڑا رھتا ہر وقت نہ سہی لیکن بسا اوقات

Kazmi
21-01-2011, 03:21 AM
سرمائے کی وجہ سے مار کھا جاتا ہوں ورنہ اتنی تعلیم ہے کہ پارلیمنٹ کا رکن بن جاؤں۔

جعلی ڈگری ؟؟؟

سمر
21-01-2011, 10:06 AM
دونوں پر
محنت پر زیادہ قسمت پر کم
کس پر زیادہ یقین ہے
قسمت یا محنت

سمر
21-01-2011, 10:22 AM
ارے بھائی یہ ایسی لڑائی نہیں تھی کہ بات برتنوں تک پہنچ جائے۔چھوٹی سی تکرار تھی،ولیمہ کا دن تھا اور موصوفہ اپنی ایک دوست سے ناراض تھی سو میں نے ان سے کہا کہ فون کر کے انہیں بلا لیں،اس موقعے پر ناراضگی اچھی نہیں لگتی۔بس اس پر تھوڑی سی بحث ہوئی اور پھر میری بات مان کر اپنی دوست کو فون کیا۔اور بات ختم ہو گئی۔
کچن مین آج تک میں نے برتن نہیں توڑے،جب بھی گیا تو صرف کوکنگ کی،ویسے محترمہ کام کے دوران کافی برتن توڑتی ہیں۔
ایسی نوبت کبھی نہیں آئی۔محترمہ کو جب بھی کوئی شکایت ہوتی ہے تو فوراً میری امی کو بتا دیتی ہیں اس لیے پوری کوشش کرتا ہوں کہ گھر میں امن رہے۔
اوہ یہ کیسا متنازع جواب دیا ھے اب تیار ھوجائیں میں نے سوالات کی ذمہ داری لی تھی عورتوں کی نہیں ویسے اس جنگ کا پیش خیمہ کیا ھوا اور نتیجہ کیا آیا تھا
بعد از شادی ابتک کچن کے کتنے برتن ٹوٹے ، کتنی دفعہ میکے جانے کی دھمکی ملی ، اس دھمکی پر آپ ری ایکشن کیا ھوتا یہ فرماتے تھے کہ کہ کل نہیں آج اور آج نہیں ابھی جاؤ یا پھر منانے کی کوشش کرتے

سمر
21-01-2011, 10:30 AM
کروٹیں تو بدلتا ہی ہوں پر ایسا نہیں کہ سویا کہیں اور جاگا کہیں اور سے۔
نیند میں چلنے کی ایک دو بار کوشش کی لیکن کسی نہ کسی چیز سے ٹکرا کر جاگ جاتا ہوں۔
خراٹے مجھے تو سنائی نہیں دیتے،کسی اور کو سنائی دیتے ہیں تو یہ ان کا مسئلہ ہے،میں کیوں ٹینشن لوں;)۔
ماظق بھائی ذرا یہ تو بتائیں کہ سوتے کس کروٹ ھیں ، جس کروٹ سوتے ھیں اسی کروٹ پائے جاتے ھیں یا پھر پاؤں کی طرف سر اور سر کی طرف پاؤں اور یہ کہ بھابھی کو خراٹے مار مار کہ اور باتیں(سوتےمیں) کر کر کہ کیوں ستاتے ھیں نیز یہ کہ کبھی کبھار نیند میں چلتے بھی ھیں یہ سب کیا ماجرا ھے

سمر
21-01-2011, 10:42 AM
نہیں جی ایسی کوئی بات نہیں،میں تیاری میں بامشکل آدھ گھنٹہ لیتا ہوں اور خوش قسمتی سے میری وائف بھی دیر نہیں کرتی۔
جوتے،جرسی سویٹر اور کپڑے سب میری نصف بہتر ارینج کرتی ہیں۔
جوتے اور کپڑے اچھی کوالٹی کے ہوتے ہیں لیکن بہت زیادہ ایکسپینسو نہیں ہوتے۔ جوتے آدھ درجن تک موجود ہیں اور کپڑوں کا پتا نہیں۔
تھری پیس سوٹ میں ایزی نہیں رہتا،اس لیے کوشش کرتا ہوں کہ نہ پہنوں۔زیادہ تر ٹی شرٹ پتلون یا قمیض شلوار پہنتا ہوں۔
پرفیوم کا بھی کچھ ایسا کریز نہیں،جو مل جائے لگا لیتا ہوں۔
سائیڈ ٹیبل پر پانی کی باٹل اور سیل فون کے علاوہ جو بک اسٹڈی کر رہا ہوتا ہوں،موجود ہوتی ہے۔
بھائی سنا ھے کہ آپکو کسی تقریب میں جانا ھو عورتوں سے زیادہ نہیں تو کم وقت بھی نہیں لیتے ، خوب سج دھج کہ ، خوب وقت لگا کر اور پرفیوم کونسی لگاتے ھیں ، جوتے کتنے ھیں اور کپڑوں کے جوڑے ، پسندیدہ لباس کونسا ھے
جرسی ، سویٹر وغیرہ آکسفورڈ یا پھر بونینزا
کم سے کم وقت کتنا لگتا ھے اور زیادہ سے زیادہ ، نکلتے وقت(انتہائی ایمرجنسی میں) کس چیز کا خیال رکھتے ھیں کہ یہ ناں بھول جائے (سوائے بھابھی کہ) آپکے سائیڈ ٹیبل پر کیا پڑا رھتا ہر وقت نہ سہی لیکن بسا اوقات

سمر
21-01-2011, 10:44 AM
:)سنا ہے پکڑا جائے تو نااہل کر دیے جاتے ہیں
ویسے اگر یہ قابلیت میں شامل ہے تو پھر میں رکن منتخب نہیں ہو سکتا۔
جعلی ڈگری ؟؟؟

عبداللہ
21-01-2011, 10:59 AM
یوں سیاست میں آہکو خاص دلچسپی ھے لکن پھر بھی یہ بتائیں کہ حالات حاضرہ سے باخبر رھتے ھیں کیا ، سیاست دانوں کی تعریف کریں (چوھدری صاب کے علاوہ) سیاست میں آنے کا سوچا کبھی اگر آپکو گجرات کا ناظم بنا دیا جائے تو تو وجاہت کی طرح اپنی فورس تو قائم نہیں کرینگے ناں!

اسکے بعد میں روایتی طریقہ سے روایتی سوالات کاپی پیسٹ کرونگا پھر آپکے جواب اور بعد میں میرے مزید سوال ، سوال اور سوال بس سوال ھی سوال

عبداللہ
21-01-2011, 11:06 AM
یہ کیا کہا کہ داغ کو پہچانتے نہیں
وہ ایک ہی تو شخص ہے ، تم جانتے نہیں

کبھی کسی نے آپکو بھی پہچاننے سے انکار کیا کیا اگر کیا تو کیسا لگا کیا ردعمل تھا ، دو تین تھپڑ لگانے تھے

تم میرے پاس ھوتے ھو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ھوتاایسا کس کے متعلق کہنا چاھینگے میرے سوا ، نیز تنہائی کو بیان کریں اور بتائیں کہ تنہائی پسند ھیں یا پھر پاپ سٹار

کوئی امید بر نہیں آتی
کوئی صورت نظر نہیں آتیکوئی ایسا کام جس میں آپکو بھی میر کی طرح مایوسی ھوئی ھو تو اور کوئی سمت نظر نہ آئے تو کیا کرینگے اور کرتے ھیں (پاؤں شل کرنے کو چھوڑ کر)

دل تو میرا اداس ہے ناصر
شہر کیوں سائیں سائیں کرتا ہے

اب کیا لکھوائینگے سمجھ تو گئے ھی ھونگے پس کالی کر دیں اسپر بھی دو چار سطریں

سمر
21-01-2011, 11:10 AM
سیاست سے بہت زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔پاکستان کے حالات سے دکھ ہوتا ہے اس لیے نہ چاہتے ہوئے بھی موجودہ سیاست پر نظر رہتی ہے۔
موجودہ سیاست دانوں کی تعریف نہیں ہو سکتی،عمران خان کے علاوہ کوئی ایک ایسا سیاست دان نہیں جو ظاہر و باطن ایک رکھتا ہو۔
ویسے اس میں سیاست دانوں کا زیادہ قصور نہیں،یہ نرسری کے وہ بچے ہیں جن کو ٹیچر اکثر کلاس سے باہر کھڑا کیے رکھتے ہیں،یوں سیکھنے کا عمل رک جاتا ہے۔
ناظم کیا،میں تو کونسلر کے فرائض صحیح سے انجام نہیں سکوں گا۔اس سیاسی فضا میں لوٹ مار والے کرنے والے کامیاب ہیں۔
یوں سیاست میں آہکو خاص دلچسپی ھے لکن پھر بھی یہ بتائیں کہ حالات حاضرہ سے باخبر رھتے ھیں کیا ، سیاست دانوں کی تعریف کریں (چوھدری صاب کے علاوہ) سیاست میں آنے کا سوچا کبھی اگر آپکو گجرات کا ناظم بنا دیا جائے تو تو وجاہت کی طرح اپنی فورس تو قائم نہیں کرینگے ناں!

اسکے بعد میں روایتی طریقہ سے روایتی سوالات کاپی پیسٹ کرونگا پھر آپکے جواب اور بعد میں میرے مزید سوال ، سوال اور سوال بس سوال ھی سوال

Ahsan_Yaz
21-01-2011, 11:17 AM
پسندیدہ مصنف؟
پسندیدہ ناول نگار؟
پسندیدہ شاعر؟
پسندیدہ ناول؟
پسندیدہ کتاب؟

سمر
21-01-2011, 11:25 AM
ایسا ہو جاتا ہے جب آپ کسی کی طرف دیکھیں تو وہ آنکھیں چرانے لگے۔ایسے میں ،میں خاموش رہتا ہوں،شاید اس کو کوئی ایسی مجبوری آن پڑی ہو جس کی وجہ سے وہ انجان بن رہا ہو۔

تھوڑا تھوڑا تنہائی پسند کہہ سکتے ہیں،جب تک کوئی بولے نا خاموشی میں ہی عافیت ڈھونڈتا ہوں،ویسے کبھی کبھی بہت زیادہ بھی بولتا ہوں۔
بیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے۔ اب یہ جاناں کوئی بھی ہو سکتا ہے،اسے کسی خاص سمت میں مت لے جایئے گا۔

ہر کام اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے،اس لیے مجھے مایوسی کم ہی ہوتی ہے،کوشش کرتا رہتا ہوں اور اللہ تعالٰی کوئی نہ کوئی راہ پیدا کر دیتے ہیں۔

کبھی کسی نے آپکو بھی پہچاننے سے انکار کیا کیا اگر کیا تو کیسا لگا کیا ردعمل تھا ، دو تین تھپڑ لگانے تھے

ایسا کس کے متعلق کہنا چاھینگے میرے سوا ، نیز تنہائی کو بیان کریں اور بتائیں کہ تنہائی پسند ھیں یا پھر پاپ سٹار

کوئی ایسا کام جس میں آپکو بھی میر کی طرح مایوسی ھوئی ھو تو اور کوئی سمت نظر نہ آئے تو کیا کرینگے اور کرتے ھیں (پاؤں شل کرنے کو چھوڑ کر)

اب کیا لکھوائینگے سمجھ تو گئے ھی ھونگے پس کالی کر دیں اسپر بھی دو چار سطریں

عبداللہ
21-01-2011, 11:29 AM
یازغل بھائی آپکی کمی شدت سے محسوس ھو رھی تھی کیونکہ اب کچھ سنجیدہ سوالات بھی ھونے چاھئیں اسلئے آپ ذرا ان کافی سارے سوال تو داغیں

پسندیدہ مصنف؟
پسندیدہ ناول نگار؟
پسندیدہ شاعر؟
پسندیدہ ناول؟
پسندیدہ کتاب؟

ماظق بھائی ذرا یازغل بھائی کے نام کا تکا تو ماریں:p

Ahsan_Yaz
21-01-2011, 11:34 AM
ماظق بھائی ذرا یازغل بھائی کے نام کا تکا تو ماریں:p

یہ انٹرویو جاب کے لئے تو نہیں ہو رہا بھائی، کہ اتنے مشکل مشکل سوال پوچھ کے فیل کرنے کا جواز پیدا کر رہے ہوں۔
بالکل ویسا ہی جیسے
ٹائی ٹینک میں مرنے والوں کے نام بتائیے والا۔

سمر
21-01-2011, 11:42 AM
اشفاق احمد۔غلام عباس۔
قرۃ العین حیدر,منٹو
اقبال اور فیض
آگ کا دریا
بہت سے ہیں
پسندیدہ مصنف؟
پسندیدہ ناول نگار؟
پسندیدہ شاعر؟
پسندیدہ ناول؟
پسندیدہ کتاب؟

عبداللہ
21-01-2011, 11:45 AM
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

یہ خالصتاً کاپی پیسٹ سوال ھیں لیکن جواب کاپی پیسٹ نہیں ھونے چاھئیے

سمر
21-01-2011, 11:47 AM
:)کاش کہ ڈیپلومیسی سے دور کا ہی کوئی تعلق واسطہ ہوتا۔

یازغل بھائی آپکی کمی شدت سے محسوس ھو رھی تھی کیونکہ اب کچھ سنجیدہ سوالات بھی ھونے چاھئیں اسلئے آپ ذرا ان کافی سارے سوال تو داغیں

ماظق بھائی ذرا یازغل بھائی کے نام کا تکا تو ماریں:p

سمر
21-01-2011, 11:50 AM
دیکھ لیں یاز بھائی،یہاں بھی فیل کرنے کی پوری تیاری ہو رہی ہے۔
اس سے اچھا تھا ٹائی ٹینک کے مسافروں کے نام پوچھ :)لیتے۔تکے تو مار سکتا تھا نا۔
یہ انٹرویو جاب کے لئے تو نہیں ہو رہا بھائی، کہ اتنے مشکل مشکل سوال پوچھ کے فیل کرنے کا جواب پیدا کر رہے ہوں۔
بالکل ویسا ہی جیسے
ٹائی ٹینک میں مرنے والوں کے نام بتائیے والا۔

Ahsan_Yaz
21-01-2011, 12:03 PM
اپنے استعمال کی چیزوں میں صرف ایک چیز کا انتخاب کرنا پڑے تو کیا انتخاب ہو گا؟

اگر میں کہوں کہ کوئی ایک کتاب پڑھنے کو ریکمینڈ کریں تو کونسی کتاب کا نام دیں گے؟

سمر
21-01-2011, 12:13 PM
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
فرسٹ اور سیکنڈ ایئر میں محمد صابر تھے۔بہت اچھے سے سمجھاتے تھے۔

کونسا مضمون پسند ہے؟
پاکستان اسٹدی
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
میتھ
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
دوسروں کی بات ماننے والی

اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟

بہت سی ہیں،اصرار بہت کرتا ہوں،بات کو جلد ختم نہیں کرتا۔
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
میٹھے میں شکر کی کھیر اور نمکین میں جو بھی مل جائے۔
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
نخرے نہیں کرتا،ویسے لوکی اور بینگن کم کھاتا ہوں۔
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟

ہلکا نیلا رنگ زیادہ پسند ہے ،ناپسند کوئی بھی نہیں
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
یہ سوال ہو چکا ہے پہلے
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
شلوار،قمیض
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
شام کا
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
ہل اسٹیش کے سارے مناظر،شام کو لوٹ کر جاتے ہوئے پرندے
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
علم سارے اچھے ہیں،سب کی اہمیت ہے
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
بہت سے ہیں
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
میاں،بیوی
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
شعر تو میرے سگ میں موجود ہے
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

سبھی کچھ

سمر
21-01-2011, 12:22 PM
پرسنل ڈائری

اردو کی پہلی کتاب:)
اپنے استعمال کی چیزوں میں صرف ایک چیز کا انتخاب کرنا پڑے تو کیا انتخاب ہو گا؟

اگر میں کہوں کہ کوئی ایک کتاب پڑھنے کو ریکمینڈ کریں تو کونسی کتاب کا نام دیں گے؟

Sabih
21-01-2011, 12:36 PM
السلام علیکم
واہ ماظق بھائی کا انٹرویو۔ ۔ ۔
ماظق بھائی وہ کاشفین آپی کے انٹرویو والا مختصر سا سوالنامہ کاپی کروں؟؟
;d

سمر
21-01-2011, 12:40 PM
وعلیکم السلام
بھائی میراتھن اسٹیمنا نہیں ہے میرے پاس;d
السلام علیکم
واہ ماظق بھائی کا انٹرویو۔ ۔ ۔
ماظق بھائی وہ کاشفین آپی کے انٹرویو والا مختصر سا سوالنامہ کاپی کروں؟؟
;d

Seenum
21-01-2011, 12:48 PM
منڈی بہاؤدین کی سب سے اچھی بات اس بات کے علاوہ کہ وہاں آپ کا گھر ہے؟

پاکستان کے کون کون سے شہر گھوم چکے ہیں؟
ااگر کوئی مشورہ مانگے تو کونسا شہر یا جگہ گھومنے کا مشورہ دیں گے؟
رہنے کے لیے آپکا انتخاب اگر چوائس دی جائے تو؟

Seenum
21-01-2011, 12:56 PM
انسان اپنی زندگی میں تقریبا” ہر انسان سے کچھ نہ کچھ سیکھتا ہے۔

کوئی ایسی بات جو آپ نے کسی سے نہ صرف سیکھی ہو بلکہ لا شعوری طور پر اسکو آگے بڑھاتے رہے ہوں؟

لکھنے میں کچھ خاص مہارت نہیں ہے۔ اسی لیے الفاظ میں ربط کی کمی کے لیے معذرت۔ ویسے بھی میں کونسا امتحان دینے آئی ہوں۔

Seenum
21-01-2011, 01:02 PM
کہتے ہیں ماں باپ کے لیے انکی ساری اولاد برابر ہوتی ہے۔ ایک باپ ہونےکی حیثیت سے آپکو کیا لگتا ہے کہ اس بات میں کتنی سچائی ہے؟

سوال اس تناظر میں پوچھا کیونکی تمام بچوں کے درمیان میں ہر معاملے میں مساوات قائم رکھنا اور سب سے ایک جتنا دلی لگاؤ ہونا دو مختلف باتیں ہیں۔

Smiling Eyes
21-01-2011, 01:49 PM
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبارکتہ۔۔

ویلکم ماظق بھیا !

ندیم اختر
21-01-2011, 02:15 PM
بھائی جی کچھ سوالات من جانب نون الف بھی

ڈرائیونگ آتی ہے؟ کس عمر میں سیکھی؟ لائسنس ہے؟ ٹیسٹ دے کر بنوایا تھا باقاعدہ یا میری طرح گھر بیٹھے وصول کرلیا تھا؟

لٹو بازی، پتنگ بازی، کنچے، گلی ڈنڈا، ان میں سے کس میں زیادہ ماہر ہیں اور باقیوں کی ایک ایک خامی بیان کریں۔

کبھی کسی کو زبردست والے بھرم دیے؟ آیا وہ بھرم میں؟ بعد میں افسوس ہوا یا فخر محسوس ہوا؟ ممکن ہو تو کوئی ایک واقعہ تفصیلاً بیان کریں۔ اپنا تجربہ نہیں تو دوست احباب میں سے کسی کا بیان کردیں

ٹیکسٹ میسج کی سہولت کس قدر استعمال کرتے ہیں؟ کیسے میسج وصول کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں؟ فارورڈ کرنے کے لیے کتنے گروپ بنائے ہوئے ہیں؟ کبھی غلطی سے کوئی ایسا ویسا میسج کہیں اور فارورڈ ہوا؟

اللہ ج آپ کو عافیت کے ساتھ لمبی حیاتی دیویں۔ خود کو دس سال بعد کس مقام پر دیکھتے ہیں؟

فرض کریں میں نے ایک ناول لکھا ہے ہزار صفحات کا۔ آپ سے کہوں بغیر پڑھے، پلاٹ اور موضوع جانے تین نام تجویز کریں۔ وہ نام کیا ہوں گے؟

ابھی کے لیے یہی۔

سمر
21-01-2011, 02:57 PM
منڈی بہاؤالدین کی سب سے خوبصورت بات جو مجھے پسند ہے یہاں کو لوگ بہت ملنسار ہیں،اس کے علاوہ شہر کے ارد گرد موجود ہرے بھرے میدان،بہت اہمیت کا حامل نہری نظام اور پاس موجود دریائے جہلم اور پوٹھوہار ریجن کا پہاڑی سلسلہ جو اگرچہ شہر سے کوئی پندرہ بیس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لیکن ہمیں اپنا لگتا ہے۔
پاکستان کے کافی شہروں میں جا چکا ہوں،مری،ملتان،پنڈی،جہلم،ف یصل آباد،لاہور،قصور،میر پور وغیرہ لیکن زیادہ گھوم پھر کر نہیں دیکھے۔
میری نظر میں سب سے بہتر منڈی بہاؤالدین ہی ہے۔
منڈی بہاؤدین کی سب سے اچھی بات اس بات کے علاوہ کہ وہاں آپ کا گھر ہے؟

پاکستان کے کون کون سے شہر گھوم چکے ہیں؟
ااگر کوئی مشورہ مانگے تو کونسا شہر یا جگہ گھومنے کا مشورہ دیں گے؟
رہنے کے لیے آپکا انتخاب اگر چوائس دی جائے تو؟

سمر
21-01-2011, 03:01 PM
ایک بات میں نے اپنے والد صاحب سے سیکھی،آج کا کام آج ہی کرنے والی
شعوری اور لاشعوری طور یہ میں اس بات کے لیے اپنی بیٹیوں کو بھی موٹیویشن دیتا رہتا ہوں۔
آپ تو اپنی بات بہت اچھی طرح سے کنوے کر رہی ہیں،جبکہ میں خود اتنی بے ربط باتیں لکھ دیتا ہوں کہ بعد میں اکثر ایڈت کر کے ٹھیک کرنی پڑتی ہیں۔
انسان اپنی زندگی میں تقریبا” ہر انسان سے کچھ نہ کچھ سیکھتا ہے۔

کوئی ایسی بات جو آپ نے کسی سے نہ صرف سیکھی ہو بلکہ لا شعوری طور پر اسکو آگے بڑھاتے رہے ہوں؟

لکھنے میں کچھ خاص مہارت نہیں ہے۔ اسی لیے الفاظ میں ربط کی کمی کے لیے معذرت۔ ویسے بھی میں کونسا امتحان دینے آئی ہوں۔

عبداللہ
21-01-2011, 03:24 PM
ماظق بھائی میں آپکے ڈپلومیٹک سوالوں کا بغور جائزہ لے رھا ھوں اور آپ سے درخواست کرتا ھوں کہ ٹو دی پوائنٹ جواب دیں ورنہ .......................>:(::)>:(

سمر
21-01-2011, 03:25 PM
والدین کے لیے سب بچے ایک جیسے ہوتے ہیں،ان کا ہر طرح سے خیال رکھنا ہماری زمہ داریوں میں شامل ہے لیکن اس سے بھی انکار ممکن نہیں کہ اکثر چھوٹے یا بڑے بچے لاڈلے بن جاتے ہیں۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ باقی بچوں سے محبت کم ہے۔
کہتے ہیں ماں باپ کے لیے انکی ساری اولاد برابر ہوتی ہے۔ ایک باپ ہونےکی حیثیت سے آپکو کیا لگتا ہے کہ اس بات میں کتنی سچائی ہے؟

سوال اس تناظر میں پوچھا کیونکی تمام بچوں کے درمیان میں ہر معاملے میں مساوات قائم رکھنا اور سب سے ایک جتنا دلی لگاؤ ہونا دو مختلف باتیں ہیں۔

سمر
21-01-2011, 03:27 PM
وعلیکم السلام
بہت شکریہ بہنا
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبارکتہ۔۔

ویلکم ماظق بھیا !

عبداللہ
21-01-2011, 03:31 PM
عالم لوہار صاب کہتے ھیں " عشق لوہارا تازہ رھندا پاویں داڑھی ھو جائے چٹی"
آپ کا عشق ،وشق پیار ویار کے متعلق کیا کہنا ھے ، زندگی میں ضروری ھے کہ نہیں اگر ھے تو کتنی ، آپ نے کبھی کیا ، آپ کے قریبی رشتے داروں میں (یا دور کہ میں بھی) ماں ، بہن ،باپ اور بھائی کو چھوڑ کو کون سب سے زیادہ پیارا لگتا ھے وغیرہ وغیرہ کا جواب دیں
پتہ نہیں کون صاحبہ کہتی ھیں "ھم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہ بھولے"
آپ یہ کس کے لئے کہنا چاھینگے کہ مجھے اور بیٹیوں کے علاوہ

Noor-ul-Ain Sahira
21-01-2011, 03:31 PM
منڈی بہاؤالدین کی سب سے خوبصورت بات جو مجھے پسند ہے یہاں کو لوگ بہت ملنسار ہیں،اس کے علاوہ شہر کے ارد گرد موجود ہرے بھرے میدان،بہت اہمیت کا حامل نہری نظام اور پاس موجود دریائے جہلم اور پوٹھوہار ریجن کا پہاڑی سلسلہ جو اگرچہ شہر سے کوئی پندرہ بیس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لیکن ہمیں اپنا لگتا ہے۔
پاکستان کے کافی شہروں میں جا چکا ہوں،مری،ملتان،پنڈی،جہلم،ف یصل آباد،لاہور،قصور،میر پور وغیرہ لیکن زیادہ گھوم پھر کر نہیں دیکھے۔
میری نظر میں سب سے بہتر منڈی بہاؤالدین ہی ہے۔

سو:) کیوٹ

imported_Sundus
21-01-2011, 03:38 PM
السلام علیکم !
میں بھی پوچھ سکتی ہوں سوال ؟

عبداللہ
21-01-2011, 03:40 PM
السلام علیکم !
میں بھی پوچھ سکتی ہوں سوال ؟
بلکل کیوں نہیں آپ بھی پوچھ سکتی ھیں

imported_Sundus
21-01-2011, 03:44 PM
بلکل کیوں نہیں آپ بھی پوچھ سکتی ھیں

تھینکس ۔اجاذت تو مل گئی ۔
اب ذرا پہلے سوالات کے جوابات دے دیں بھائی پھر پوچھتی ہوں :)۔

Gul Rehna
21-01-2011, 03:46 PM
السلام علیکم ماظق بھائی کا انٹرویو ہو رہا ہے
میں نے بھی سوال پوچھنے ہیں
ماظق بھائی ذرا پوائنٹس تو دیں تھوڑے سے پہلے
پھر پوچھتی ہوں

سمر
21-01-2011, 03:52 PM
بہت شکریہ نون الف بھائی
جی ڈرائیونگ آتی ہے،اٹھارہ انیس برس کی عمر میں سیکھ لی تھی۔
باقاعدہ ٹیسٹ دے کر لائسینس بنوایا۔

پتنگ بازی کافی کی ہے۔یہ سب بچوں کے کھیل ہیں،جو بندہ خود کھیلتا رہا ہو وہ خامی بتاتا کیا اچھا لگے گا جی۔
جی بھرم دیے بھی اور برداشت بھی کیے۔ایک بار میرا دوسرے شہر میں جانا ہوا،گاڑی میں میرے ساتھ دو دوست اور بھی موجود تھے۔وہاں ایک قدرے ویران جگہ پر کچھ پولیس والے کسی بائیک والے سے الجھ رہے تھے،میں نے گاڑی روکی اور ایک پولیس والے سے بولا کیا ہو رہا ہے۔وہ گھبرا کر بولا کچھ نہیں،یہ لڑکا مشکوک لگ رہا ہے،میں نے اس لڑکے سے پوچھا کیا ہوا،وہ کہنے لگا کہ یہ پولیس والے خومخواہ تنگ کر رہے ہیں،لائسینس اور کاغذات سب ٹھیک ہیں،پھر بھی چائے پانی مانگ رہے ہیں،مجھے لڑکے کی بات ٹھیک لگی۔میں نے واپس پولیس والے سے کہا تمہیں پتا پے میں ابھی آئی جی کے پاس جا رہا ہوں وہاں جا کر بتاتا ہوں کہ تم لوگ یہاں لوگوں کو بھلا وجہ تنگ کر رہے ہو۔وہ پولیس والے سب منت سماجت کرنے لگے کہ میں ان کی شکایت نہ کروں،میں نے انہیں دوبارہ ایسا نہ کرنے کے وعدے پر وعدہ کر لیا کہ ان کی شکایت نہیں کروں گا۔
خیر گاڑی دوبارہ آگے بڑھائی اور اپنے دوستوں سے بولا،شکر ہے انہوں نے میرا یقین کر لیا ورنہ جتنا میں ان پولیس والوں سے ڈرتا ہوں کوئی اور کیا ڈرتا ہو گا۔

ٹیکسٹ میسیج بہت کم کرتا ہوں،زیادہ تر فون پر بات کر لیتا ہوں۔ہاں اگر میسیج آ جائے تو فارورڈ کرتا رہتا ہوں۔ابھی تک ایسا نہیں ہوا کہ کسی کو غلط میسج فارورڈ کر دیا ہو۔

میں جو اس وقت ہوں اسی سے مطمئن ہوں اگر اللہ تعالٰی نے مجھے زندگی دی تو آنے والے برسوں میں بھی ایسا ہی رہنا پسند کروں گا۔

ہممم بغیر پڑھے نام رکھنے ہیں تو میں بے دھڑک کہوں گا کہ آپ نام رکھیں۔۔۔امن۔۔۔۔ یہ امن۔۔۔۔۔۔۔یا پھر امن ہی امن۔
بھائی جی کچھ سوالات من جانب نون الف بھی

ڈرائیونگ آتی ہے؟ کس عمر میں سیکھی؟ لائسنس ہے؟ ٹیسٹ دے کر بنوایا تھا باقاعدہ یا میری طرح گھر بیٹھے وصول کرلیا تھا؟

لٹو بازی، پتنگ بازی، کنچے، گلی ڈنڈا، ان میں سے کس میں زیادہ ماہر ہیں اور باقیوں کی ایک ایک خامی بیان کریں۔

کبھی کسی کو زبردست والے بھرم دیے؟ آیا وہ بھرم میں؟ بعد میں افسوس ہوا یا فخر محسوس ہوا؟ ممکن ہو تو کوئی ایک واقعہ تفصیلاً بیان کریں۔ اپنا تجربہ نہیں تو دوست احباب میں سے کسی کا بیان کردیں

ٹیکسٹ میسج کی سہولت کس قدر استعمال کرتے ہیں؟ کیسے میسج وصول کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں؟ فارورڈ کرنے کے لیے کتنے گروپ بنائے ہوئے ہیں؟ کبھی غلطی سے کوئی ایسا ویسا میسج کہیں اور فارورڈ ہوا؟

اللہ ج آپ کو عافیت کے ساتھ لمبی حیاتی دیویں۔ خود کو دس سال بعد کس مقام پر دیکھتے ہیں؟

فرض کریں میں نے ایک ناول لکھا ہے ہزار صفحات کا۔ آپ سے کہوں بغیر پڑھے، پلاٹ اور موضوع جانے تین نام تجویز کریں۔ وہ نام کیا ہوں گے؟

ابھی کے لیے یہی۔

عبداللہ
21-01-2011, 03:53 PM
السلام علیکم ماظق بھائی کا انٹرویو ہو رہا ہے
میں نے بھی سوال پوچھنے ہیں
ماظق بھائی ذرا پوائنٹس تو دیں تھوڑے سے پہلے
پھر پوچھتی ہوں

گیا اونٹ پانی میں

سوال سوال اور مزید سوال

یہ بتائیں کہ گھر کی شاپنگ اکیلے کرتے ھیں یہ بھابھی کیساتھ
اگر بھابھی کہیں آج شاپنگ کے لئے جانا ھے اور آپکا موڈ نہ ھو تو کیا بہانا بنائینگے
فرض محالہ آپ شاپنگ پر نہیں جاتے اور بھابھی بھی کہتی ھیں ٹھیک ھے آج گھر میں کچھ نہیں پکےگا تو کیا کرتے ھیں خود پکا لینگے ، باہر سے یا پھر خود بھی مُنہ سوجا کہ کونے کھدرے میں جا گھسے گیں
ماظق بھائی یہ تو بتائیں آپ اسقدر کنجوس کیوں واقعہ ھوے ھیں ، آپ کی شکایت ھے کہ بھابھی کو خرچہ بہت کم دیتے ھیں جب بھابھی آپکو سامان کی فہرست پکڑاتی ھیں تو آدھا سامان آپ یہ کہہ کر لسٹ سے ختم کروا دیتے ھیں کہ اس کی بھی ضرورت نہیں یہ بھی فضول ھے اس بھی رھنے دیں
اور باقی آدھے میں سے بھی کچھ حیلہ بہانا کر کے مزید کم کر جاتے ھیں

Sabih
21-01-2011, 03:53 PM
ماظق بھائی آپ میرے ٹاؤن یعنی پھالیہ آئے ہیں نا؟؟

سمر
21-01-2011, 04:00 PM
میں عالم لوہار کی اس بات سے متفق ہوں،ٹین ایج کی قلبی وارداتیں تا حیات چلتی ہیں۔
مجھے اپنے نانا جی سے(اللہ تعالٰی انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔آمین)سب سے زیادہ انسیت رہی ہے۔
ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے جن سے کہنا ہے انہیں بھی بھول گیا ہوں۔یار کیوں ایسے اوکھے سوال کرتے ہو، یہ سب آپ کی بھابی بھی پڑھتی ہیں،اور مجھے ابھی زندہ بھی رہنا ہے;)۔
عالم لوہار صاب کہتے ھیں " عشق لوہارا تازہ رھندا پاویں داڑھی ھو جائے چٹی"
آپ کا عشق ،وشق پیار ویار کے متعلق کیا کہنا ھے ، زندگی میں ضروری ھے کہ نہیں اگر ھے تو کتنی ، آپ نے کبھی کیا ، آپ کے قریبی رشتے داروں میں (یا دور کہ میں بھی) ماں ، بہن ،باپ اور بھائی کو چھوڑ کو کون سب سے زیادہ پیارا لگتا ھے وغیرہ وغیرہ کا جواب دیں
پتہ نہیں کون صاحبہ کہتی ھیں "ھم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہ بھولے"
آپ یہ کس کے لئے کہنا چاھینگے کہ مجھے اور بیٹیوں کے علاوہ

سمر
21-01-2011, 04:02 PM
تھینکس سس
سو:) کیوٹ

سمر
21-01-2011, 04:04 PM
اب جس کے جی میں آئے وہی روشنی پائے
ہم نے تو دل جلا کے سر بام رکھ دیا

السلام علیکم !
میں بھی پوچھ سکتی ہوں سوال ؟

سمر
21-01-2011, 04:07 PM
یہ بھی بڑے پوائنٹ کی بات ہے سس
السلام علیکم ماظق بھائی کا انٹرویو ہو رہا ہے
میں نے بھی سوال پوچھنے ہیں
ماظق بھائی ذرا پوائنٹس تو دیں تھوڑے سے پہلے
پھر پوچھتی ہوں

Gul Rehna
21-01-2011, 04:13 PM
یہ بھی بڑے پوائنٹ کی بات ہے سس
چلیں نکالیں پھر
;d

Gul Rehna
21-01-2011, 04:27 PM
میرے کچھ سوالات۔۔

ماظق بھائی زندگی آپ کے نزدیک کیا ہے۔
محبت شادی سے پہلے یا شادی کے بعد ہونی چاہیے۔۔
خواب دیکھتے ہیں کیا
کوئی ایسا لمحہ جب دل کیا ہو کہ بس زندگی یہی پر ٹھہر جائے۔
کون سا موسم اچھا لگتا ہے

سمر
21-01-2011, 04:59 PM
پہلے اکثر ہم دونوں اکٹھے شاپنگ کیا کرتے تھے،اب میرے پاس ٹائم کم ہوتا ہے تو زیادہ تر وہی کرتی ہیں۔

مزے کی بات ہے یہاں الٹا حساب ہے،میں کہتا ہوں کہ چلو شاپنگ کے لیے چلتے ہیں اور محترمہ انکار کر دیتی ہیں تو پھر مصنوعی خفگی کا اظہار میں کرتا ہوں اور وہ خاموشی سے(شاید دل ہی دل میں خوش ہوتی ہوں) چل پڑتی ہیں۔

کنجوسی ہرگز نہیں کرتا لیکن کوشش کرتا ہوں کہ اپنی چادر کے مطابق رہوں۔ہاں غیر ضروری چیز ہو تو ایک بار کہہ دیتا ہوں،مان لی جائے تو ٹھیک نہیں تو لے آتا ہوں۔
گیا اونٹ پانی میں

سوال سوال اور مزید سوال

یہ بتائیں کہ گھر کی شاپنگ اکیلے کرتے ھیں یہ بھابھی کیساتھ
اگر بھابھی کہیں آج شاپنگ کے لئے جانا ھے اور آپکا موڈ نہ ھو تو کیا بہانا بنائینگے
فرض محالہ آپ شاپنگ پر نہیں جاتے اور بھابھی بھی کہتی ھیں ٹھیک ھے آج گھر میں کچھ نہیں پکےگا تو کیا کرتے ھیں خود پکا لینگے ، باہر سے یا پھر خود بھی مُنی سوجا کہ کونے کھدرے میں جا گھسے گیں
ماظق بھائی یہ تو بتائیں آپ اسقدر کنجوس کیوں واقعہ ھوے ھیں ، آپ کی شکایت ھے کہ بھابھی کو خرچہ بہت کم دیتے ھیں جب بھابھی آپکو سامان کی فہرست پکڑاتی ھیں تو آدھا سامان آپ یہ کہہ کر لسٹ سے ختم کروا دیتے ھیں کہ اس کی بھی ضرورت نہیں یہ بھی فضول ھے اس بھی رھنے دیں
اور باقی آدھے میں سے بھی کچھ حیلہ بہانا کر کے مزید کم کر جاتے ھیں

سمر
21-01-2011, 05:01 PM
جی صبیح بھائی پھالیہ ایک بار جانا ہوا،وہ بھی ہمارا میچ تھا،انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں سمی فائنل تھا،اس وقت ہمارا ڈسٹرکٹ گجرات ہوتا تھا،اب تو منڈی بہاؤالدین کو الگ ضلع کی حثیت دے دی گئی ہے۔ ہماری تحصیل پھالیہ ہی ہوا کرتی تھی۔خیر جی ہمارا میچ تھا پھالیہ میں،پھالیہ کے ہائی اسکول سے۔ ہماری ٹیم پورے ضلع میں ایک بھی میچ ہارے بغیر سیمی میں پہنچی تھی اور سیمی فائنل میں پھالیہ نے ہمیں صرف 62 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ایمپائرز نے بہت غلط فیصلے دیئے ھمارے خلاف۔خیر بڑا چرچا ہوا کہ ھم 62 پرآؤٹ ہو گئے ،اسی وقت پھالیہ گئے تھے،ویسے گجرات جاتے ہوئے پھالیہ سے بس گزرتی تھی لیکن شہر کے باہر سے گجرات روڈ پر چلی جاتی تھی۔
ماظق بھائی آپ میرے ٹاؤن یعنی پھالیہ آئے ہیں نا؟؟

سمر
21-01-2011, 05:03 PM
پہلے چیک تو کر لیں سس:)
چلیں نکالیں پھر
;d

سمر
21-01-2011, 05:12 PM
زندگی مسلسل امتحان ہے،جس میں ہر صورت میں پورا اترنا ہوتا ہے۔

عشق پر زور نہیں یہ تو ہے وہ آتش غالب
جو لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بجھے

بچپن یاد رہتا ہے،اگر بس میں ہوتا تو بچپن کو روک لیتا۔
اس کے علاوہ بھی کچھ نقش ایسے ہیں جو برسوں بعد بھی اپنا احساس دلاتے ہیں۔ویسے وقت رکتا نہیں،زندگی کے ساتھ ساتھ یہ بھی رواں رہتا ہے۔

خواب دیکھتا ہوں جی بالکل،حقیقت میں بھی اور جاگتی آنکھوں سے بھی۔

گرمی کے علاوہ سب موسم اچھے لگتے ہیں،سب سے بڑھ کر بارش اچھی لگتی ہے،چاہے سردیوں میں ہو یا گرمیوں میں۔
میرے کچھ سوالات۔۔

ماظق بھائی زندگی آپ کے نزدیک کیا ہے۔
محبت شادی سے پہلے یا شادی کے بعد ہونی چاہیے۔۔
خواب دیکھتے ہیں کیا
کوئی ایسا لمحہ جب دل کیا ہو کہ بس زندگی یہی پر ٹھہر جائے۔
کون سا موسم اچھا لگتا ہے

Gul Rehna
21-01-2011, 05:13 PM
پہلے چیک تو کر لیں سس:)
ہاہاہاہاہاہاہا
وہ سوال پہلے پوچھ لیا۔۔ دیکھا بعد میں
تھینک یو ماظق بھائی~

Rizwan
21-01-2011, 05:14 PM
السلام و علیکم

واؤ ماظق بھائی کا انٹرویو چل رہا ہے ۔ چلیں بھائی کچھ آسان آسان سے سوال میں بھی پوچھ لیتا ہوں۔

1۔ کہتے ہیں زندگی میں کبھی کبھی گر کر سنبھلنے کے لیے سہاروں کی ضرورت پڑتی ہے۔ وجہ کوئی بھی ہو سکتی ہے ۔کیا آپ کی زندگی میں کبھی کوئی ایسا موقعہ آیا اور کون ہے جیسے ہمیشہ اپنے ساتھ پایا؟

اگر اللہ نا کرئے کبھی کوئی ایسا موقعہ آئے مگر پھر بھی اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو آپ کے ذہن میں کون ایسا ہو گا ؟

2۔ محبت اور جنگ میں سب جائز ہے ۔ کیا حقیتا ایسا ہی ہے؟

3۔ دنیا کی خوبصورتی رنگوں سے ہے ۔ اگر آپ کو رنگوں کے انتخاب کا بولا جائےکہ پوری دنیا کو تین رنگوں میں رنگ دیں تو آپ کی جوائس کون سے رنگ ہوں گے؟

4۔ ہر انسان میں یہ فطری چیز ہے کہ چاہے وہ برا بھی ہو تو وہ اپنے آپ کو اچھا کہلانا چاہتا ہے ۔ یا دوسرے لفظوں میں اپنی تعریف چاہتا ہے ۔ چاہے اس سے کوئی غلطی بھی کیوں نا ہو جائے۔ کیا آپ کو اپنی تعریف سننا اچھا لگتا ہے ۔ یا تنقید کا پہلو آپ کی نظر میں زیادہ اہم ہے؟

5۔ عملی زندگی میں ایسے کون سے پانچ اہم نکات ہیں جن پر عمل کیا جائے تو زندگی کے راستے کی مشکلات اور رکاوٹیں آسان ہو سکتی ہیں؟

6۔ ماشاء ٴاللہ آپ ایک اچھے بیٹے ہیں ، اچھے شوہر ہیں ۔ اچھے باپ بھی۔ کون سا رشتہ زیادہ توجہ مانگتا ہے ۔ اور آپ ان رشتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے کیا کرتے ہیں؟

7۔ پچپن کا کوئی ایسا واقعہ یا شرارت کہ جس میں آپ کو بہت مار پڑی ہو۔ اور بعد میں آپ کے والدین کو پتہ چلے کہ یہ کام تو مظہر نے کیا ہی نہیں تھا؟

8۔ ہمیشہ یاد رہ جانے والی کوئی شخصیت جو آپ کے درمیان نا ہو مگر عام زندگی میں ہر لمحہ اپنے ہونے کا احساس دلائے؟

9۔ اپنی خواہش بتائیں جو بچپن سے دل و دماغ میں پل رہی ہے ۔اور آپ کو اسکے پورا ہونے کا بڑی شدت سے انتظار ہے؟

10۔مظہر کون ہے ۔ ایک لائن میں اس کو ڈیفائن کریں؟

سمر
21-01-2011, 06:07 PM
السلام و علیکم

واؤ ماظق بھائی کا انٹرویو چل رہا ہے ۔ چلیں بھائی کچھ آسان آسان سے سوال میں بھی پوچھ لیتا ہوں۔

وعلیکم السلام
بہت شکریہ بھائی۔اگر یہ آسان سوال ہے تو مشکل سوال بالکل نہ کیجیے گا۔

1۔ 1۔ کہتے ہیں زندگی میں کبھی کبھی گر کر سنبھلنے کے لیے سہاروں کی ضرورت پڑتی ہے۔ وجہ کوئی بھی ہو سکتی ہے ۔کیا آپ کی زندگی میں کبھی کوئی ایسا موقعہ آیا اور کون ہے جیسے ہمیشہ اپنے ساتھ پایا؟

اگر اللہ نا کرئے کبھی کوئی ایسا موقعہ آئے مگر پھر بھی اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو آپ کے ذہن میں کون ایسا ہو گا ؟
جی میری زندگی میں ایسا مشکل موقعہ آیا جب زندگی میں خوبصورتی باقی نہ رہی تھی،میرے والدین کی دعائیں اور میری شریک حیات نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔
اس جیسی مشکل تو اب نہیں آئے گی،اس کا مجھے یقین ہے ہاں اللہ نہ کرے اگر کوئی اور مشکل پیش آتی ہے تو پھر خدا کے بعد میں ان کی طرف دیکھوں گا،مجھے پتا ہے وہاں سے مجھے مایوسی کبھی نہیں ملے گی۔

2۔ محبت اور جنگ میں سب جائز ہے ۔ کیا حقیتا ایسا ہی ہے؟

جنگ میں سب جائز ہوتا ہے،محبت میں نہیں۔محبت میں کوئی بے ایمانی،کوئی لالچ اور کوئی خودغرضی نہیں ہوتی۔

3۔ دنیا کی خوبصورتی رنگوں سے ہے ۔ اگر آپ کو رنگوں کے انتخاب کا بولا جائےکہ پوری دنیا کو تین رنگوں میں رنگ دیں تو آپ کی جوائس کون سے رنگ ہوں گے؟

دنیا میں سارے رنگ پیارے ہیں ،کسی ایک رنگ کو دوسرے پر فوقیت تو دی جا سکتی ہے لیکن ختم کرنے کا سوچنا زندگی کی رعنائیوں سے محروم ہونے کے مترادف ہے۔مجھے زاتی پر ہلکا نیلا رنگ پسند ہے،سفید اور پنک بھی۔

4۔ ہر انسان میں یہ فطری چیز ہے کہ چاہے وہ برا بھی ہو تو وہ اپنے آپ کو اچھا کہلانا چاہتا ہے ۔ یا دوسرے لفظوں میں اپنی تعریف چاہتا ہے ۔ چاہے اس سے کوئی غلطی بھی کیوں نا ہو جائے۔ کیا آپ کو اپنی تعریف سننا اچھا لگتا ہے ۔ یا تنقید کا پہلو آپ کی نظر میں زیادہ اہم ہے؟

تعریف تو سب پسند کرتے ہیں،میں بھی ان سب میں شامل ہوں لیکن اگر کوئی ایسی تنقید کرتا ہے جو کہ سمجھ میں آتی ہو تو میں اسے اولیت دوں گا۔

5۔ عملی زندگی میں ایسے کون سے پانچ اہم نکات ہیں جن پر عمل کیا جائے تو زندگی کے راستے کی مشکلات اور رکاوٹیں آسان ہو سکتی ہیں
؟
توکل،ایمانداری،ثابت قدمی،یقین اور صبر

6۔ ماشاء ٴاللہ آپ ایک اچھے بیٹے ہیں ، اچھے شوہر ہیں ۔ اچھے باپ بھی۔ کون سا رشتہ زیادہ توجہ مانگتا ہے ۔ اور آپ ان رشتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے کیا کرتے ہیں؟

میں سمجھتا ہوں کہ ہم خود توجہ چاہتے ہیں،اور جس سے توجہ چاہتے ہیں اس کو اتنی ہی توجہ دیتے ہیں۔

7۔ پچپن کا کوئی ایسا واقعہ یا شرارت کہ جس میں آپ کو بہت مار پڑی ہو۔ اور بعد میں آپ کے والدین کو پتہ چلے کہ یہ کام تو مظہر نے کیا ہی نہیں تھا؟

پتنگ بازی پر مار پڑتی تھی،ایک بار ابو جی نے مجھے چھت پر دیکھا تو ڈانٹ دیا کہ پتنگ اڑا رہا ہے،پھر بعد میں انہیں میرے بڑے بھائی نے بتایا کہ پتنگ نہیں اڑا رہا تھا بلکہ انٹینا کا رخ تبدیل کرنے گیا تھا،اس وقت کیبل کا رواج نہیں تھا۔ ویسے اس طرح کافی بار ہوا کہ بات کچھ اور ہوتی تھی اور کبھی امی جی سے اور کبھی ابو جی سے ڈانٹ کھانی پڑی

8۔ ہمیشہ یاد رہ جانے والی کوئی شخصیت جو آپ کے درمیان نا ہو مگر عام زندگی میں ہر لمحہ اپنے ہونے کا احساس دلائے
؟
میرے نانا جی،اللہ ان کی مغفرت کرے۔

9۔ اپنی خواہش بتائیں جو بچپن سے دل و دماغ میں پل رہی ہے ۔اور آپ کو اسکے پورا ہونے کا بڑی شدت سے انتظار ہے؟

وہ جو بیچتے تھے دوائے دل
وہ دکان اپنی بڑھا گئے
جو خواہش تھی،وہ اس وقت نہ پوری ہوئی،اب تو وقت گزر چکا۔

10۔مظہر کون ہے ۔ ایک لائن میں اس کو ڈیفائن کریں؟

ہمیں اپنی سمجھ آتی نہیں کچھ
ہمیں کیا خاک سمجھائے گا کوئی

imported_Sundus
21-01-2011, 06:22 PM
اب جس کے جی میں آئے وہی روشنی پائے
ہم نے تو دل جلا کے سر بام رکھ دیا

روشنی پانے کی جستجو تو ہے مگر جلے دل سے سوالوں کے جواب دینے ہیں تو نہیں پوچھوں پھر ؟:(

عبداللہ
21-01-2011, 06:26 PM
بھائی ڈپلومیسی یافتہ جوابات نہ دیں آپ سے پہلے بھی عرض کیا ھے
وسیے آپ سے سفارت کے لئے اپلائی کریں اور ڈپلومیسی دیکھانے کے لئے یہ انٹرویو پرنٹ کر کے لیجائیں وہ آپکو بلا سوچے سمجھے کوئی ناں کوئی سفارت تو دے ھی دینگے
جب تک آپ ٹو دی پوائنٹ جواب نہ دینگے میں یوں ھی گھما پھرا کہ یہ سوال پوچھتا رھونگا ہیں جی
بھابھی پڑھتی ھیں تو پھر تو اور بھی اچھی بات ھے کبھی ان سے بات تو کروائیں آپکی شکایات لگانی ھیں

اچھا یہ بتائیں بائیک کیسے چلاتے تھے ، منچلوں کی طرح یا میری طرح، ون ویلنگ بھی کبھی ، گاڑی کیسی ڈرائیو کرتے ھیں تحمل سے یا پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی گاؤں میں رھنے کا اتفاق ھوا ، کبھی بھینس وغیرہ کو چارہ ڈالنے اور دودھ دوہنا پڑا اور یہ بتائیں کہ دھاریں لیں یا نہیں کبھی

میں عالم لوہار کی اس بات سے متفق ہوں،ٹین ایج کی قلبی وارداتیں تا حیات چلتی ہیں۔
مجھے اپنے نانا جی سے(اللہ تعالٰی انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔آمین)سب سے زیادہ انسیت رہی ہے۔
ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے جن سے کہنا ہے انہیں بھی بھول گیا ہوں۔یار کیوں ایسے اوکھے سوال کرتے ہو، یہ سب آپ کی بھابی بھی پڑھتی ہیں،اور مجھے ابھی زندہ بھی رہنا ہے;)۔

عبداللہ
21-01-2011, 06:27 PM
مزید کاپی پیسٹڈ سوالات

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زنانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟

مُون
21-01-2011, 07:53 PM
۔
مون سس ۔ان سے مجھے خلوص سس یاد آ جاتی ہیں۔ایک زمانے میں خلوص سس سے بحث و مباحثے میں جب کہیں پیچھے رہنے لگتا تھا تو ایسے میں مون سس فوراً میری حمایت پوسٹ کر دیتی تھیں۔

کافی سیاسی قسم کی بات ہے یہ۔۔ یعنی میرے بہانے خلوص کو یاد کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔ ہائے نا تھی ہماری قسمت کہ بھائی جی براہ راست میری ہی تعریف کرتے۔۔۔۔

;d

Ahsan_Yaz
21-01-2011, 11:21 PM
کافی سیاسی قسم کی بات ہے یہ۔۔ یعنی میرے بہانے خلوص کو یاد کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔ ہائے نا تھی ہماری قسمت کہ بھائی جی براہ راست میری ہی تعریف کرتے۔۔۔۔

;d
ایسے مواقع کے لئے غالب صاحب نے ایک شعر کہہ رکھا ہے جی۔

گرچہ ہے کس کس برائی سے ولے باایں ہمہ
ذکر مرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے

سمر
22-01-2011, 08:47 AM
ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے:)
سس یہ شعر لکھنے کا مطلب کچھ اور تھا،آپ نے جو پوچھنا ~ہے پوچھیں۔
میں حاضر ہوں۔
روشنی پانے کی جستجو تو ہے مگر جلے دل سے سوالوں کے جواب دینے ہیں تو نہیں پوچھوں پھر ؟:(

مُون
22-01-2011, 09:57 AM
ایسے مواقع کے لئے غالب صاحب نے ایک شعر کہہ رکھا ہے جی۔

گرچہ ہے کس کس برائی سے ولے باایں ہمہ
ذکر مرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے

مرحوم اوکھے شعر کہتے کہتے اللہ کے پاس چلے گئے۔۔۔۔ اب لگتا ہے میں ان کو سمجھتے سمجھتے ہی اللہ کے پاس چلی جاؤں گی۔

imported_Sundus
22-01-2011, 09:58 AM
ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے:)
سس یہ شعر لکھنے کا مطلب کچھ اور تھا،آپ نے جو پوچھنا ~ہے پوچھیں۔
میں حاضر ہوں۔

تو پھر پوچھ لوں ؟

;d

اب سچ میں آپ کو غصہ آنے سے پہلے پوچھ ہی لیتی ہوں۔

ابھی چند سوال

آپ کے نزدیک فلسفہ خودی کیا ہے ؟

انا اور خوداری میں کیا فرق سمجھتے ہیں آپ ؟

انسان کو کس حد تک خودار ہونا چاہیے ؟

؟رشتوں میں کیا مدنظر دکھتے ہیں ۔ انا ، خوداری یا قربانی

گھر میں کسی بھی رشتے میں امن و امان رکھنے میں زیادہ کردار کس کا ہہوتا ہے یا ہونا چاہیے
۔مرد کا یا عورت کا؟

سمر
22-01-2011, 10:17 AM
عبداللہ بھائی آپ کو کیسے لگا کہ میں نے ڈیپلومیٹک جواب دیے،میں نے حد درجہ کوشش کے بعد وہی جواب دیے جو میرے نزدیک صحیح ہیں۔
مجھے چاند کی سفارت لے دیں،سنا ہے آپ کی اوپر تک پہنچ ہے۔
پہلے بائیک پر زرا زرا شغل کر لیتا تھا پر اب نہیں۔ویسے اب بائیک چلاتا بھی کم ہی ہوں،زیادہ تر گاڑی ڈرائیو کرتا ہوں،سنڈے یا چھٹی والے دن بائیک چلاتا ہوں وہ بھی اگر گھر سے اجازت مل جائے تو۔
گاڑی آرام سے چلاتا ہوں،سو سے زیادہ اسپیڈ ہائی وے پر کرتا ہوں ورنہ ستر اسی سے اوپر کبھی نہیں گیا۔
گاؤں میں رہنے کا اتفاق ایک دو بار ہو چکا ہے،چارہ صرف قربانی کے جانور کو ڈالا ہے۔
بھائی ڈپلومیسی یافتہ جوابات نہ دیں آپ سے پہلے بھی عرض کیا ھے
وسیے آپ سے سفارت کے لئے اپلائی کریں اور ڈپلومیسی دیکھانے کے لئے یہ انٹرویو پرنٹ کر کے لیجائیں وہ آپکو بلا سوچے سمجھے کوئی ناں کوئی سفارت تو دے ھی دینگے
جب تک آپ ٹو دی پوائنٹ جواب نہ دینگے میں یوں ھی گھما پھرا کہ یہ سوال پوچھتا رھونگا ہیں جی
بھابھی پڑھتی ھیں تو پھر تو اور بھی اچھی بات ھے کبھی ان سے بات تو کروائیں آپکی شکایات لگانی ھیں

اچھا یہ بتائیں بائیک کیسے چلاتے تھے ، منچلوں کی طرح یا میری طرح، ون ویلنگ بھی کبھی ، گاڑی کیسی ڈرائیو کرتے ھیں تحمل سے یا پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی گاؤں میں رھنے کا اتفاق ھوا ، کبھی بھینس وغیرہ کو چارہ ڈالنے اور دودھ دوہنا پڑا اور یہ بتائیں کہ دھاریں لیں یا نہیں کبھی

سمر
22-01-2011, 10:49 AM
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟

یہ سوال پہلے ہو چکے ہیں

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟

زیادہ تر وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارتا ہوں۔

کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

یہ سوال بھی پہلے ہو چکا ہے۔

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیے توکل،صبر اور مستقل محنت سے حاصل ہوتا ہے۔

آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟

ویسے تو جیمنائی ہوں پر ستاروں پر کبھی یقین نہیں کیا۔

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟

حالات حاضرہ پر نظر رہتی ہے۔

اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟

جنگ پڑھتا ہوں،فرنٹ پیج اور کھیلوں کا پیج ضرور دیکھتا ہوں
۔
کتنے مذہبی ہیں؟

کوشش کرتا ہوں جتنا زیادہ مذہب کو فالو کر سکوں،کروں۔

قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟

تیرہ چودہ برس کی عمر میں
۔
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

نیٹ،ریڈنگ،کوکنگ اور لانگ ڈرائیو

زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟

میں جو ہوں،اسی سے مطمئن ہوں،الحمداللہ

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔

زندگی جہد مسلسل کا نام ہے
۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

محبت کے بغیر ہم مکمل نہیں ہوتے
۔
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟

دوستی دکھ،سکھ باٹنے کا نام ہے۔

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں

دوست زیادہ نہیں،دو تین ہیں۔اچھے تعلقات کافی لاگوں سے ہیں۔
دوست میں خلوص ہونا چاہیے۔

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟

چھوٹوں پر پیار والا رعب جماتا ہوں۔

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟

جو عادتیں ہیں وہ اتنی پختہ ہو گئی ہیں کہ اب تبدیل کرنا بہت مشکل ہے۔

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟

اب کوئی تکیہ کلام نہیں ہے،پہلے تھے جو ختم ہو گئے۔

کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟

صفائی پسند ہوں جی،گھر میں کوئی چیز ادھر سے ادھر ہو تو فوراً اپنی جگہ پر رکھتا ہوں،کہیں ہلکی سی گرد ہو تو خود صاف کر دیتا ہوں۔

گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟

پہلے اپنی امی جی قریب تھا،اب بیٹی کے۔

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں

زیادہ تر باتیں یا مسائل اپنی وائف سے شیئر کرتا ہوں۔

کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے

گھر میں جو رویہ ہوتا ہے ویسا باہر نہیں ہوتا،باہر زرا سا ریزرو ہو جاتا ہوں۔

ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟

پہلے کافی جلدی غصہ آ جاتا تھا،اب کافی کنٹرول کر لیا ہے۔زیادہ تر غلط بیانی پر غصہ آتا ہے۔

ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟

احباب میں کافی سے زیادہ بولتا ہوں،ویسے عام طور پر خاموش طبع ہوں۔

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟

اگر کوئی مستقل بحث پر آمادہ ہو تو پہلے پوری کوشش کرتا ہوں کہ اسے آمادہ کر لوں اگر بات نہ بنے تو پھر خاموش ہو جاتا ہوں۔
جارح مزاج ھرگز نہیں ہوں۔دوسرے لوگ میرے مزاج کو اچھا ہی سمجھتے ہیں۔ان کی باتوں سے یہی لگتا ہے کہ میری بات کو اہمیت دیتے ہیں۔

سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟

سیاست سے دلچسپی پاکستان کے حالات کی وجہ سے ہے،کافی دلچسپی کہہ سکتے ہیں۔

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟

میرے احباب مجھے دور اندیش سمجھتے ہیں،اس کا کریڈٹ میرے والدین کو جاتا ہے۔میں ہمیشہ والدین کی رائے کے بعد فیصلہ کرتا ہوں۔

مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟

مضبوط اعصاب کا مالک شاید نہیں ہوں۔حساس ہوں۔

کتنی زنانیں جانتے ہیں؟

اردو،پنجابی،سرائیکی،پوٹھو ہاری اور انگلش
ایک بار اسپینش سیکھنے کی کوشش کی تھی لیکن پھر چھوڑ دی۔
تیاری میں زیادہ وقت نہیں لیتا
۔
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟

تقریبات میں اگر جاننے والے ہوں تو مجھ سے زیادہ کوئی نہیں بولتا اور اگر جاننے والے نہ ہوں تو چپ کر کے کونہ پکڑ لیتا ہوں۔
دوسروں کی مدد کر کے خوشی ملتی ہے۔

ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟

ٹینشن میں ہوں تو خاموش ہو جاتا ہوں یا پھر ٹی وی پر ڈاکومینٹری دیکھتا ہوں،میوزک بھی سن لیتا ہوں۔

سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟

جھوٹ پر غصہ آتا ہے

غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟

غصہ آئے تو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں یا پھر خود خاموش ہو جاتا ہوں
۔
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟

دوستوں میں زیادہ بولتا ہوں ویسے کم۔
مزید

سمر
22-01-2011, 10:53 AM
جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
بہنا جی،آپ نے ایسا کیوں سوچا۔سب سے سیاست کر سکتا ہوں،آُ سے بالکل نہیں۔ آپ کے بہانے خلوص سس کو بھی یاد کر لیا اس ثواب میں آپ بھی حصہ دار بن گئیں۔:)
کافی سیاسی قسم کی بات ہے یہ۔۔ یعنی میرے بہانے خلوص کو یاد کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔ ہائے نا تھی ہماری قسمت کہ بھائی جی براہ راست میری ہی تعریف کرتے۔۔۔۔

;d

سمر
22-01-2011, 10:55 AM
غالب انکل ہمیشہ ایسے ہی مواقع کے لیے کیوں کہتے رہے ہیں۔
ایسے مواقع کے لئے غالب صاحب نے ایک شعر کہہ رکھا ہے جی۔

گرچہ ہے کس کس برائی سے ولے باایں ہمہ
ذکر مرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے

سمر
22-01-2011, 02:15 PM
شکریہ سس
آپ نے بڑے گہرے سوال پوچھ لیے ہیں،چند لائنوں میں ان کا احاطہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

میں اقبال کے فلسفہ خودی کو تسلیم کرتا ہوں۔ایسی روش اختیار کرنا جو ہماری خودداری کو برقرار رکھے،ہماری عزت ہماری ہی آنکھوں میں مفلوج نہ کرے اور جو ہماری آخری سانس کے ساتھ منسلک رہے میری نظر میں یہی خودی ہے۔

انا اور خود داری میں بہت باریک سی لکیر ہے جس کے ایک طرف مصنوعی خول میں ملبوس ہمارا جسم اور دوسری طرف سچائی میں ملبوس ہماری روح ہوتی ہے۔

خودداری ایسا وصف ہے جس کے بغیر ہماری کوئی قدر و قیمت نہیں،میرے نزدیک انسان کو آخری حد تک خوددار ہونا چاہیے۔

انا ایسا آسیب ہے جو ہمیشہ رشتوں کو دور لے جاتا ہے،قربانی رشتوں کو مضبوط کرتی ہے اور خودداری رشتوں کو پہچان دیتی ہے۔

مرد گھر کا محافظ ہوتا ہے اور عورت گھر کی زنجیر،دونوں کے بغیر گھر نہیں چلتا۔سب اپنی زمہ داری نبھائیں تو گھر بنتا ہے۔
تو پھر پوچھ لوں ؟

;d

اب سچ میں آپ کو غصہ آنے سے پہلے پوچھ ہی لیتی ہوں۔

ابھی چند سوال

آپ کے نزدیک فلسفہ خودی کیا ہے ؟

انا اور خوداری میں کیا فرق سمجھتے ہیں آپ ؟

انسان کو کس حد تک خودار ہونا چاہیے ؟

؟رشتوں میں کیا مدنظر دکھتے ہیں ۔ انا ، خوداری یا قربانی

گھر میں کسی بھی رشتے میں امن و امان رکھنے میں زیادہ کردار کس کا ہہوتا ہے یا ہونا چاہیے
۔مرد کا یا عورت کا؟

HJaved
22-01-2011, 03:33 PM
ہما جاوید ۔ان کو تو آپی کہتا ہوں تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ان کے خلاف کچھ بولوں۔سب کی کیئر کرتی ہیں۔کچھ سمجھ نہ آئے تو فوراً سمجھاتی ہیں۔

بہت شکریہ ماظق بھائی۔ ہاں مجھے یاد ہے
کہ آپ نے ایک ٹاپک میں کچھ ایسا کہا تھا کہ

” میری بہن نہیں ہے اور آپ کو آپی کہنے کو دل کرتا ہے ۔“ تب سے آپ کی آپی ہوں۔

میں ویسے یہاں سوال لکھنے آئی تھی تو سوچا پہلے انٹرویو پڑھ لوں کہ کون سے سوال رہتے ہیں کہ یہ بات پڑھ کر دل خوش ہو گیا۔

سمر
22-01-2011, 03:43 PM
جی آپی بالکل یاد ہے ، حیرت ہے کہ آپ کو ابھی تک یاد ہے۔
سوالوں کا انتظار ہے،بس آسان سے پوچھیے گا۔

22-01-2011, 03:52 PM
بھائی جی کچھ سوالات من جانب نون الف بھی

ڈرائیونگ آتی ہے؟ کس عمر میں سیکھی؟ لائسنس ہے؟ ٹیسٹ دے کر بنوایا تھا باقاعدہ یا میری طرح گھر بیٹھے وصول کرلیا تھا؟

;d;d
آپ بھی نا نون بھائی۔۔۔۔

imported_Sundus
22-01-2011, 03:53 PM
شکریہ سس
آپ نے بڑے گہرے سوال پوچھ لیے ہیں،چند لائنوں میں ان کا احاطہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

میں اقبال کے فلسفہ خودی کو تسلیم کرتا ہوں۔ایسی روش اختیار کرنا جو ہماری خودداری کو برقرار رکھے،ہماری عزت ہماری ہی آنکھوں میں مفلوج نہ کرے اور جو ہماری آخری سانس کے ساتھ منسلک رہے میری نظر میں یہی خودی ہے۔

انا اور خود داری میں بہت باریک سی لکیر ہے جس کے ایک طرف مصنوعی خول میں ملبوس ہمارا جسم اور دوسری طرف سچائی میں ملبوس ہماری روح ہوتی ہے۔

خودداری ایسا وصف ہے جس کے بغیر ہماری کوئی قدر و قیمت نہیں،میرے نزدیک انسان کو آخری حد تک خوددار ہونا چاہیے۔

انا ایسا آسیب ہے جو ہمیشہ رشتوں کو دور لے جاتا ہے،قربانی رشتوں کو مضبوط کرتی ہے اور خودداری رشتوں کو پہچان دیتی ہے۔

مرد گھر کا محافظ ہوتا ہے اور عورت گھر کی زنجیر،دونوں کے بغیر گھر نہیں چلتا۔سب اپنی زمہ داری نبھائیں تو گھر بنتا ہے۔

بہت شکریہ جوابات کا:)۔
ایک بات بتائیں۔
فرض کریں کوئی کریٹیکل سچویشن ہو آپ کے ساتھ تو آپ اپنی خوداری کو ہر صورت تھامے رکھیں گے یا رویوں میں تھوڑی سی لچک جائز سمجھتے ہیں ۔
اور دوسری بات کیا آپ کے نزدیک خوداری کی ڈیفینیشن مرد اور عورت دونوں کے لئے یکساں ہیں؟

HJaved
22-01-2011, 03:54 PM
جی آپی بالکل یاد ہے ، حیرت ہے کہ آپ کو ابھی تک یاد ہے۔
سوالوں کا انتظار ہے،بس آسان سے پوچھیے گا۔

اس میں حیرت کیسی۔ کوئی عزت دے تو کبھی نہیں بھولتی وہ بات۔ تب ہی تو آپی والا رعب ڈال لیتی ہوں آپ پر۔

انٹرویو پڑھ لوں تو پوچھتی ہوں پھر ان شاء اللہ۔

سمر
22-01-2011, 04:26 PM
عام حالات اور کریٹکل صورتحال میں خوداری کو ہی مقدم ہونا چاہیے۔ہاں اگر کسی کی جان پر بن آئی ہو تو پھر حالات سے سمجھوتا کرنا پڑتا ہے۔
سلام بھی ہمیں سکھاتا ہے کہ کسی کی مدد کرو تو ایسے کہ ایک ہاتھ سے دو تو دوسرے کو خبر نہ ہو اور پھر اسلام جان بچانے پر بھی زور دیتا ہے،دونوں میں ایسا طریقہ اختیار کرنا چاہیے کہ اپنی یا کسی کی خوداری متاثر نہ ہو۔
خوداری خواتین اور مردوں میں یکساں حثیت رکھتی ہے۔عورت لچک کا مظاہرہ جلدی کرتی ہے،اس کی مجبوریاں ہیں،لیکن موافق حالات میں دونوں خوداری کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں۔
بہت شکریہ جوابات کا:)۔
ایک بات بتائیں۔
فرض کریں کوئی کریٹیکل سچویشن ہو آپ کے ساتھ تو آپ اپنی خوداری کو ہر صورت تھامے رکھیں گے یا رویوں میں تھوڑی سی لچک جائز سمجھتے ہیں ۔
اور دوسری بات کیا آپ کے نزدیک خوداری کی ڈیفینیشن مرد اور عورت دونوں کے لئے یکساں ہیں؟

HJaved
22-01-2011, 04:31 PM
آپ کا پسندیدہ شعر
پسندیدہ قول
پسندیدہ عادت
پسندیدہ نصیحت
پسندیدہ جانور
پسندیدہ پرندہ

کیا کسی جانور سے کوئی سبق سیکھا؟

زندگی نے کوئی خاص سبق سکھایا ہے تو بتائیں؟

ایسا کوئی ہے جس سے دوبارہ ملنے کی آرزو نہ ہو؟

معاف کرنا پسند ہے کہ بدلہ لینا؟

کیا کہتے ہیں کہ بدلہ کس وقت لینا ضروری ہے؟

آستین میں سانپ کبھی دیکھا؟ اگر نہیں تو اچھی بات ہے اور ہاں تو کیسا فیل ہوا اور کیا تدارک کیا؟

دوست دشمن کی پہچان کر سکتے ہیں؟

کیا الفاظ اور لہجے سے انسان کی پرکھ کر سکتے ہیں؟

کیا چہرہ شناس ہیں؟

دھوکا ایک بار ہی کھاتے ہیں کہ بار بار؟

زندگی کی پہلی ترجیح کون ہے آپ کے لیے اور آخری؟

کیا کسی کے لیے زندگی قربان کر سکتے ہیں؟

سب سے پیارا تحفہ آپ کے نذدیک؟

باقی آئندہ۔ ہیں جی۔~

HJaved
23-01-2011, 02:29 AM
کچھ مذید سوالات:

کس قسم کے لوگ پسند ہیں؟

کس قسم کے لوگ ناپسند ہیں؟

زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ

خوفناک لمحہ

لمحہ جس نے زندگی بدل ڈالی یا اثر ڈالا

کمزور ترین لمحہ

کبھی زندگی سے بیزار ہوئے؟

کبھی موت کی خواہش ہوئی؟

امن پسند ہیں کہ لڑاکے۔

ناراض ہونا پسند ہے کہ منانا؟

اپنی غلطی مانتے ہیں کہ اڑ جاتے ہیں، ہیں جی؟

کس موضوع پر باآسانی تقریر کر سکتے ہیں۔ جھٹ دو تین لائنیں لکھ بھی ڈالیں۔

کس جانور سے ڈر لگتا ہے؟

اگر آپ کے سامنے اچانک شیر آ جائے خدانخواستہ اور آپ کے پاس صرف ڈنڈا ہو اور پاس ایک درخت تو درخت پر چڑھیں گے کہ مقابلہ کریں گے۔~

اگر بازار میں چلتے چلتے اچانک پاؤں پھسل جائے اور آپ زمین کے گلے لگ جائیں تو احساسات بیان کریں۔
~

ندیم اختر
23-01-2011, 04:55 AM
;d;d
آپ بھی نا نون بھائی۔۔۔۔

ماظق بھائی سے معذرت کے ساتھ ۔۔ آپا جی میں نے کوئی غلط تھوڑی لکھا ہے یہ۔۔۔ ~ گھر پر ہی آگیا تھا۔ اور تھا بالکل ایک نمبر کمپیوٹرائزڈ ۔ ڈرائیونگ تو لائسنس ملنے کے کوئی پانچ سات سال بعد جاکر سیکھنا نصیب ہوئی۔ ::)

سمر
23-01-2011, 12:04 PM
آپ کا پسندیدہ شعر

ہم دوہری اذیت میں گرفتار مسافر
پاؤں بھی شل ہیں،ذوق سفر بھی نہیں جاتا

پسندیدہ قول
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کا قول ہے بُرے لوگوں کی ہم نشینی سے تنہائی بہتر ہے اور تنہائی سے نیک کی صحبت۔

پسندیدہ عادت
کام کو بروقت کرنا

پسندیدہ نصیحت
مشکل وقت میں صبر کرنا

پسندیدہ جانور

گھوڑا

پسندیدہ پرندہ
کوئل

کیا کسی جانور سے کوئی سبق سیکھا؟
سخت سردیوں میں سائبریا سے ہزاروں میل دور ہجرت کر آنے والے پرندوں سے یہ سبق سیکھا ہے کہ زندگی کی اللہ کا تحفہ ہے اس کی ہر ممکن حفاظت کرنی چاہیے۔

زندگی نے کوئی خاص سبق سکھایا ہے تو بتائیں؟
زندگی محبت کے لیے تھوڑی ہے،اسے لڑائی جھگڑے میں مت ضائع کریں

ایسا کوئی ہے جس سے دوبارہ ملنے کی آرزو نہ ہو؟
جی ہے۔

معاف کرنا پسند ہے کہ بدلہ لینا؟
معاف کرنا بہتر ہے لیکن بعض معاملات میں بدلہ لینا جائز سمجھتا ہوں۔

کیا کہتے ہیں کہ بدلہ کس وقت لینا ضروری ہے؟
کسی لاچار و بے کس پر ہونے والے ظلم کو روکنے کے لیے بدلہ لینا ضروری سمجھتا ہوں۔

آستین میں سانپ کبھی دیکھا؟ اگر نہیں تو اچھی بات ہے اور ہاں تو کیسا فیل ہوا اور کیا تدارک کیا؟
آج کل آستین کے سانپ زندگی کا حصہ بن گئے ہیں،کوشش ہوتی ہے ایسے لوگوں کو رائے راست پر لے آؤں نہیں تو دور رہوں۔

دوست دشمن کی پہچان کر سکتے ہیں؟
بہت مشکل ہے۔کوئی اچھی اداکاری کرے تو بالکل نہیں پہچان پاتا۔

کیا الفاظ اور لہجے سے انسان کی پرکھ کر سکتے ہیں؟
نہیں۔

کیا چہرہ شناس ہیں؟
نہیں

دھوکا ایک بار ہی کھاتے ہیں کہ بار بار؟
کئی بار ایک ہی شخص سے بار بار بھی دھوکہ کھایا ہے۔

زندگی کی پہلی ترجیح کون ہے آپ کے لیے اور آخری؟
احکام شریعت جزو لازم ہے اس کے بعد زندگی کی پہلی اور آخری ترجیح میری بیٹیاں ہیں۔

کیا کسی کے لیے زندگی قربان کر سکتے ہیں؟
بالکل جی،سلام کی سربلندی کے لیے اور والدین اور اپنی فیملی کے زندگی قربان ہو جائے تو میرے لیے باعث فخر ہو گا۔

سب سے پیارا تحفہ آپ کے نذدیک؟
بیٹی

آپ کا پسندیدہ شعر
پسندیدہ قول
پسندیدہ عادت

سمر
23-01-2011, 12:40 PM
کس قسم کے لوگ پسند ہیں؟
سچ بولنے والے

کس قسم کے لوگ ناپسند ہیں؟
طبقاتی نظام کو معیار بنانے والے لوگ

زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ
جب اللہ تعالٰی نے بیٹی دی۔

خوفناک لمحہ
ایک ایکسیڈنٹ دیکھا تھا،رات کے نو بجے تھے ایک نوجوان موٹر سائیکل سے میرے سامنے ایک بس سے ٹکرایا اور سر کا پچھلا حصہ روڈ پر ٹکرایا نوجوان ایک دم ساکت ہو گیا۔اس کے سر سے دماغ تک باہر آ گیا تھا۔اس وقت بہت خوف زدہ ہوا۔میں اور میری وائف کھانا کھانے ریسٹورینٹ جا رہے تھے،اور بغیر کچھ کھائے واپس آ گئے۔

لمحہ جس نے زندگی بدل ڈالی یا اثر ڈالا
جب تین بار قبول ہے کہا تھا۔

کمزور ترین لمحہ
یاد نہیں

کبھی زندگی سے بیزار ہوئے؟
جی ایسا ہو چکا ہے۔

کبھی موت کی خواہش ہوئی؟
شاید

امن پسند ہیں کہ لڑاکے۔
پہلے کافی لڑاکا تھا،اب بھی ہوں لیکن امن پسندی غالب آتی جا رہی ہے
۔

ناراض ہونا پسند ہے کہ منانا؟
دونوں ہی۔

اپنی غلطی مانتے ہیں کہ اڑ جاتے ہیں، ہیں جی؟
مان لیتا ہوں۔

کس موضوع پر باآسانی تقریر کر سکتے ہیں۔ جھٹ دو تین لائنیں لکھ بھی ڈالیں۔
اس معاملے میں کورا ہوں۔ڈبیٹ کر سکتا ہوں سپیچ نہیں۔

کس جانور سے ڈر لگتا ہے؟
سانپ سے

اگر آپ کے سامنے اچانک شیر آ جائے خدانخواستہ اور آپ کے پاس صرف ڈنڈا ہو اور پاس ایک درخت تو درخت پر چڑھیں گے کہ مقابلہ کریں گے۔
اگر شیر نے درخت پر چڑھنے کا ٹائم دیا تو درخت پر چڑھ جاؤں گا۔

اگر بازار میں چلتے چلتے اچانک پاؤں پھسل جائے اور آپ زمین کے گلے لگ جائیں تو احساسات بیان کریں۔
اٹھ کر ادھر ادھر دیکھوں گا،اگر کوئی دیکھ رہا ہو گا تو جلدی سے وہاں سے نکلنے کو کوشش کروں گا۔

کچھ مذید سوالات:

کس قسم کے لوگ پسند ہیں؟

~

imported_Sundus
23-01-2011, 01:30 PM
آپ کو کیسی شاعری پسند ہے؟

شاعری کب لکھنا شروع کی؟

شاعری پڑھنا کب سے شروع کیا؟

زیادہ تر شاعری کس موڈ میں کرتے ہیں سیڈ یا ہیپی موڈ ؟

سردیوں میں زیادہ شاعری کرتے ہیں یا گرمیوں میں؟

فرصت میں شاعری کرتے ہیں یا مصروفیت میں بھی شعر بنتے جاتے ہیں؟

جب کوئی شعر یا غزل یا نثر لکھ لیتے ہیں تو بعد میں اس میں ردوبدل کرتے ہیں یا جو لکھا گیا سو لکھا گیا ؟

آپ اپنی شاعری کو کیا ٹائیٹل دیں گے ؟

شاعری کرنا اچھا لگتا یا نثر لکھنا؟

کونسا وقت 24 گھنٹوں میں سے شاعری کے لیے موزوں ہے آپکے لیے؟

کس ٹاپک پہ شاعری کرنا چاہتے ہیں؟

HJaved
23-01-2011, 07:46 PM
ماظق بھائی آپ کے جواب بہت پسند آئے۔ خاص طور پر یہ قول کہ

پسندیدہ قول
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کا قول ہے بُرے لوگوں کی ہم نشینی سے تنہائی بہتر ہے اور تنہائی سے نیک کی صحبت۔

آپ کے جواب بڑے سچے لگ رہے ہیں اور مزا آ رہا ہے پوچھنے میں۔ میں مذید بھی پوچھوں گی اور پھر انٹرویو کے آخر میں تبصرہ بھی کروں گی ان شاء اللہ۔
جانور سے ڈر میں میرا خیال تھا کہ آپ کتا لکھیں گے۔

سمر
24-01-2011, 09:17 AM
آپ کو کیسی شاعری پسند ہے؟
انقلابی اور رومانوی

شاعری کب لکھنا شروع کی؟
شاعر تو نہیں کہہ سکتے ہاں سولہ سترہ برس کی عمر سے لکھنے کا شوق ضرور رہا ہے۔

شاعری پڑھنا کب سے شروع کیا؟
جب سے سمجھ آنی شروع ہوئی۔

زیادہ تر شاعری کس موڈ میں کرتے ہیں سیڈ یا ہیپی موڈ ؟
سیڈ،پتا نہیں کیوں یہی اپیل کرتی ہے

سردیوں میں زیادہ شاعری کرتے ہیں یا گرمیوں میں؟
ایسا کبھی سوچا نہیں،شاید سردیوں کی طویل رتجگے زیادہ خیالوں کی وجہ بنتے ہوں۔

فرصت میں شاعری کرتے ہیں یا مصروفیت میں بھی شعر بنتے جاتے ہیں؟
فرصت میں،بقول شاعر، بیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے

جب کوئی شعر یا غزل یا نثر لکھ لیتے ہیں تو بعد میں اس میں ردوبدل کرتے ہیں یا جو لکھا گیا سو لکھا گیا ؟
رد و بدل کرتا ہوں۔

آپ اپنی شاعری کو کیا ٹائیٹل دیں گے ؟
بلاعنوان

شاعری کرنا اچھا لگتا یا نثر لکھنا؟
شاعری

کونسا وقت 24 گھنٹوں میں سے شاعری کے لیے موزوں ہے آپکے لیے؟
ایک سے بارہ بجے تک،دو بار

کس ٹاپک پہ شاعری کرنا چاہتے ہیں؟
ہجر

imported_Sundus
24-01-2011, 09:50 AM
ا

کونسا وقت 24 گھنٹوں میں سے شاعری کے لیے موزوں ہے آپکے لیے؟
ایک سے بارہ بجے تک،دو بار

:eek: ??? :confused:

سمر
24-01-2011, 11:49 AM
بہت شکریہ آپی
ڈر تو کتے سے بھی لگتا ہے،گلی میں آتے جاتے ہوئے اگر کتا نظر آئے تو اکثر میں رستہ بدل لیتا ہوں،لیکن سب سے زیادہ سانپ سے ہی ڈر لگتا ہے:)۔
آپ کے سوالوں اور تبصرے کا انتظار رہے گا۔
ماظق بھائی آپ کے جواب بہت پسند آئے۔ خاص طور پر یہ قول کہ

پسندیدہ قول
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کا قول ہے بُرے لوگوں کی ہم نشینی سے تنہائی بہتر ہے اور تنہائی سے نیک کی صحبت۔

آپ کے جواب بڑے سچے لگ رہے ہیں اور مزا آ رہا ہے پوچھنے میں۔ میں مذید بھی پوچھوں گی اور پھر انٹرویو کے آخر میں تبصرہ بھی کروں گی ان شاء اللہ۔
جانور سے ڈر میں میرا خیال تھا کہ آپ کتا لکھیں گے۔

imported_Sundus
24-01-2011, 12:16 PM
کچھ اور سوال
اگر کبھی تدبیر پہ تقدیر غالب آ جائے تو فورا راضی ہو جاتے ہیں یا تھوڑی سی پس و پیش کے بعد وقت کے ساتھ نارمل ہوتے ہیں یا خلش ہمیشہ رہتی ہے ؟

انسان کی زندگی میں خوشی اور غم ففٹی ففٹی ہوتے ہیں یا کم زیادہ ؟

کوئی عجیب و غریب خواہش ہے جو ناممکن ہو ؟

فیورٹ ہابی کیا ہے آپ کی؟

اپنی کونسی عادت کو دوسروں میں بھی دیکھنے کے خواہش مند ہیں؟

سمر
24-01-2011, 03:24 PM
اگر کبھی تدبیر پہ تقدیر غالب آ جائے تو فورا راضی ہو جاتے ہیں یا تھوڑی سی پس و پیش کے بعد وقت کے ساتھ نارمل ہو جاتے ہیں یا خلش ہمیشہ رہتی ہے ؟

اپنی سی کوشش کرتا ہوں ، پھر بھی بات نہ بنے تو صبر کرتا ہوں۔بات پر منحصر ہے اگر بات بہت اہمیت کی حامل ہو تو خلش بہرصورت موجود رہے گی۔

انسان کی زندگی میں خوشی اور غم ففٹی ففٹی ہوتے ہیں یا کم زیادہ ؟
خوشیاں زیادہ ہوتی ہیں لیکن ان کے اثرات بہت قلیل مدتی ہوتے ہیں جبکہ غم کم ہوتے ہیں لیکن ساری عمر ساتھ رہتے ہیں۔

کوئی عجیب و غریب و غریب خواہش ہے جو ناممکن ہو ؟
میری ایسی کوئی خواہش نہیں ہے جو ناممکنات میں سے ہو۔

فیورٹ ہابی کیا ہے آپ کی؟
ریڈنگ

اپنی کونسی عادت کو دوسروں میں بھی دیکھنے کے خواہش مند ہیں؟
کام کو بروقت کرنے والی عادت

سمر
24-01-2011, 06:23 PM
:)میرا مطلب چوبیس گھنٹے ہے
ایک سے بارہ دو بار
:eek: ??? :confused:

imported_Sundus
24-01-2011, 06:47 PM
:)میرا مطلب چوبیس گھنٹے ہے
ایک سے بارہ دو بار

کیا بات ہے جی۔
اچھا میں اور سوال پوچھ سکتی ہوں نا ؟~

Ahsan_Yaz
25-01-2011, 12:25 AM
السلام علیکم
کچھ سوالات میری جانب سے بھی۔

کس چیز کا انتظار ہے؟
کس چیز کا افسوس ہے؟
کس چیز کا پچھتاوا ہے؟
کس چیز کی خوشی ہے؟
کس چیز پہ فخر ہے؟

HJaved
25-01-2011, 02:28 AM
عبد اللہ بھائی تو غائب ہیں۔ یہ جو بنیادی سوالات ہر ایک سے پوچھے جاتے ہیں۔ میں پوسٹ کر رہی ہوں جن کے جواب نہیں دیئے دے دیں، ٹھیک۔ میری باری بھی آئے گی ان شاء اللہ۔

دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

ون اردو پر کیسے آئے؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

سمر
25-01-2011, 12:14 PM
بالکل جی،ضرور پوچھیں
کیا بات ہے جی۔
اچھا میں اور سوال پوچھ سکتی ہوں نا ؟~

سمر
25-01-2011, 05:25 PM
کس چیز کا انتظار ہے؟

جو اللہ تعالٰی نے میرے حق میں بہتر سمجھا،مجھے دے دیا اور جو نہیں دیا اس کا انتظار نہیں۔

کس چیز کا افسوس ہے؟

ہمیں کیا برا تھا مرنا اگر ایک بار ہوتا

کس چیز کا پچھتاوا ہے
؟
اس کا جواب مجھے خود نہیں ملا۔

کس چیز کی خوشی ہے؟

مسلمان ہونے پر

کس چیز پہ فخر ہے؟

کبھی نہیں کیا یا شاید آج تک ایسا کام نہیں کر سکا جس پر فخر کر سکوں

السلام علیکم
کچھ سوالات میری جانب سے بھی۔

HJaved
25-01-2011, 05:28 PM
کچھ مذید سوال:

کہتے ہیں کہ دل کے آئینے میں ایک بار بال آ جائے تو پھر سدا رہتا ہے۔ کیا کہتے ہیں آپ کیا واقعی پھر اس انسان سے دل صاف نہیں ہو سکتا؟

اعتبار ایک بار ٹوٹ جائے تو جڑتا نہیں، کیا مانتے ہیں یہ بات؟

بہادری کسے کہتے ہیں؟

حق گوئی پسند ہے کہ موقع محل دیکھنا؟

اپنی کوئی سی تین خواہشات بتائیں جو پوری کرنا چاہتے ہیں۔

اپنی ایک خاص دعا بتائیں۔

اگر سیاست میں جانے کا موقع ملا تو جائیں گے ۔

اگر آپ کو صدر کا عہدہ مل جائے تو پہلا کام کون سا کریں گے

لوگوں کو کس ترازو مین تولتے ہیں ۔

کوئی ایسی شخصیت جس نے آپ کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے ھوں

لڑکوں میں کون سی خوبیاں پسند ہیں اور لڑکیوں میں ۔

اور کون سی عادات ناپسند ہیں دونوں میں

خوش گمان ھیں یا جلد بد گمان ھو جاتے ھیں?

وعدہ فورا" کرتے ہیں یا سوچ سمجھ کر۔

قسم کھاتے ہیں ۔

شرط لگاتے ہیں

ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گے۔
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں

ایک اکیلا لیکن دو کو گیارہ کیوں کہتے ہیں؟

سمر
25-01-2011, 06:10 PM
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟

شام کا،اسپیشلی جب پرندے غول در غول گھروں کو لوٹ رہے ہوں۔

قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟

سرسبز پہاڑی سلسلے

کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟

علم سب اچھے ہوتے ہیں،اپنے اپنے وقت اور مقام پر ان کی افادیت سامنے آتی ہے۔

آپ کا بہترین دوست کون ہے؟

کتاب اور تنہائی اس میں شریک زندگی کو بھی شامل رکھیں۔

پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟

میاں،بیوی

ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟

ون اردو پر سب سے پہلے شاید ساحل بھائی سے بات ہوئی۔

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟

ساحل بھائی اور عروسہ سس کو سمجھتا ہوں میرے ہم مزاج ہیں،اگرچہ وہ دونوں آپس میں ہم مزاج نہیں لگتے۔

ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟

ون اردو سے بہت کچھ سیکھا،نالج میں اضافہ ہوا۔یہاں بہت سے لوگوں سے بات کر کے مجھے غصہ کنٹرول کرنا آ گیا ہے۔
؟

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟

ون اردو میں بہت سارے ممبرز ہیں جن کی صلاحیتوں کا متعرف ہوں۔

یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟

سب سے پہلے دوستی ساحل سے ہوئی اور آج تک برقرار ہے،اس کی وجہ صرف اور صرف ساحل کی خوش مزاجی اور توجہ اور پیار دینے کی عادت ہے،میرا کوئی کمال نہیں ہے۔

ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟

شاعری سیکشن زیادہ پسند ہے،ناپسند کوئی نہیں۔

کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟

پہلے کھیلوں کے سیکشن کی کمی محسوس ہوتی تھی،اب وہ بھی نہیں رہی۔اور خوش قسمتی سے کھیلوں کے سیکشن کے ماڈ حفیظ بہت محنت سے کام کر رہے ہیں۔

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟

بچپن میں شرارتی تھا۔

کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟

بہت بار ڈانٹ پڑی۔۔مار زیادہ نہیں پڑی۔ابو کی ڈانٹ سے ہی کام چل جاتا تھا۔

پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟

پڑھائی میں کارکردگی ایوریج سے کچھ زیادہ تھی،بہت اچھا اسٹوڈینٹ نہیں تھا،آٹھویں میں ایک بار سیکنڈ پوزیشن لی تھی۔پرائمری میں پہلے پانچ نمبرز پر رہتا تھا۔

کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟

نہیں۔اسکول شوق سے ہی جاتا تھا۔

باقی تمام سوال پہلے ہو چکے ہیں

سمر
26-01-2011, 12:28 PM
کہتے ہیں کہ دل کے آئینے میں ایک بار بال آ جائے تو پھر سدا رہتا ہے۔ کیا کہتے ہیں آپ کیا واقعی پھر اس انسان سے دل صاف نہیں ہو سکتا؟

میں آج تک ایسا ہوتا نہیں دیکھا،جو ایک بار اپنا مقام کھو دے وہ پھر معتبر نہیں ٹھہرایا جاتا،حالانکہ ایسا ہونا نہیں چاہیے۔ہمیں درس دیا گیا ہے معاف کرنے کا،لیکن ہو اس کے برعکس رہا ہے۔

اعتبار ایک بار ٹوٹ جائے تو جڑتا نہیں، کیا مانتے ہیں یہ بات؟

جی کسی حد تک مانتا ہوں۔لیکن اس کے ساتھ میں اس رویے کو غلط بھی سمجھتا ہوں۔

بہادری کسے کہتے ہیں؟

کسی بھی غلط بات کے سامنے ڈٹ جانا بہادری ہے۔

حق گوئی پسند ہے کہ موقع محل دیکھنا؟

حق گوئی پسند ہے،لیکن کبھی کبھی حالات کی نزاکت کے تحت بھی چلنا پڑتا ہے،حق گوئی سے اگر کسی بڑے فتنے کا خدشہ ہو تو بچنے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔

اپنی کوئی سی تین خواہشات بتائیں جو پوری کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام کی سر بلندی،پاکستان کی ترقی اور اپنی بیٹیوں کی اچھی تعلیم و تربیت۔

اپنی ایک خاص دعا بتائیں۔

بہت سی دعائیں ہیں،ایک دعا شہادت کی ہے جو اکثر مانگتا ہوں۔

اگر سیاست میں جانے کا موقع ملا تو جائیں گے ۔

سیاست میں کبھی نہیں جاؤں گا۔

اگر آپ کو صدر کا عہدہ مل جائے تو پہلا کام کون سا کریں گے

فوری استعفٰی دوں گا۔جس منصب کے لیے اہل نہیں اس کے ساتھ انصاف کیسے کر سکتا ہوں۔

لوگوں کو کس ترازو مین تولتے ہیں ۔

اپنے ضمیر کے ترازو میں،جو چیز خود میں نہ ہو دوسرے میں ڈھونڈنا منافقت ہے۔

کوئی ایسی شخصیت جس نے آپ کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے ھوں

میرے نانا جی۔اللہ انہیں جنت نصیب کرے۔آمین۔۔۔بہت سادہ اور بہت پرہیزگار بندے تھے۔

لڑکوں میں کون سی خوبیاں پسند ہیں اور لڑکیوں میں ۔

دونوں کی اپنی اپنی زمہ داریاں ہیں،اگر دونوں اس کو پورا کر رہے ہیں تو دونوں اچھے ہیں۔

خوش گمان ھیں یا جلد بد گمان ھو جاتے ھیں
?
خوش گمان ہوں۔

وعدہ فورا" کرتے ہیں یا سوچ سمجھ کر۔

وعدہ کرنے سے پہلے کام کی نوعیت اور سامنے والے کا اعتبار دیکھ کر فیصلہ کرتا ہوں۔

قسم کھاتے ہیں ۔

بہت کم،نا ہونے کے برابر۔

شرط لگاتے ہیں

نہیں۔

ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گے۔

1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں

پہاڑوں کے دامن میں۔

روزبیہ خواجہ
26-01-2011, 12:45 PM
بہت اچھا انٹرویو جا رہا ہے۔ ۔ ۔ ہممم

زبردست۔

میرے بھی سوال ہیں؟؟؟

آپ میں اتنی مروت جو کُوٹ کُوٹ کے بھری ہے بامروت بھائی (ماظق بھائی);d یہ کہاں سے آئی؟ کیا آپ کی امّی پر گئے ہیں اس معاملے میں؟؟؟

آپ کی باتوں سے لگتا ہے کہ آپ بیٹیوں کی بہنوں کی بہت عزت کرتے ہیں۔ اور بھابھی جی سے بہت پیار کرتے ہیں۔;d

تو اس کی کیا وجہ ہے؟؟؟

غصہ آتا ہے تو کس حد تک آتا ہے اور ٹھنڈا کیسے ہوتا ہے؟؟

آپ کو رنگ کونسے پسند ہیں؟؟؟

آپ کے نزدیک کسی کو بھی عزت دینے کی سب سے بہترین وجہ کیا ہے؟؟؟

بس ابھی اتنے ہی۔:)

imported_Sundus
26-01-2011, 12:55 PM
کھانے میں کیا اچھا بنا لیتے ہیں آپ؟

گھر میں کوئی جانور یا پرندہ پالنا چاہیں تو کونسا ہو گا؟

اکیلے میں جن بھوتوں سے ڈر لگتا ہے؟

کوئی ایسی خوبی یا خامی جو لاشعوری طور پر کسی دوست یا فیملی ممبر
(والدین کے علاوہ) سے اپنائی ہو ؟

دوست خود بنا لیتے ہیں یا کوئی آفر کرے تب ہی دوستی کرتے ہیں ؟

دوستی میں عادات و اطوار کو دیکھتے ہیں یا بس دوستی کر لیتے ہیں؟

اگر کوئی دوست آپکے معیار پہ پورا نہ اترے مطلب آپکو اسکی زیادہ باتیں ناپسند ہو تو
کیا کرتے ہیں؟

پھول کونسا اچھا لگتا ہےگلاب کے علاوہ؟

شاعری کو نثر پہ کس ایک وجہ سے فوقیت دیتے ہیں؟

انٹرویو کے دوران آپ کے تاثرات کیا ہیں۔ ۔ لگے باندھے جواب دے رہے ہیں ،یا انجوائے
کر رہے ہیں ؟

انٹرویو میں کسی سوال پہ غصہ آیا آپکو؟

انٹرویو کی ڈیفینیشن کیا ہے آپکے خیال میں ؟

HJaved
26-01-2011, 02:54 PM
کہتے ہیں کہ دل کے آئینے میں ایک بار بال آ جائے تو پھر سدا رہتا ہے۔ کیا کہتے ہیں آپ کیا واقعی پھر اس انسان سے دل صاف نہیں ہو سکتا؟

میں آج تک ایسا ہوتا نہیں دیکھا،جو ایک بار اپنا مقام کھو دے وہ پھر معتبر نہیں ٹھہرایا جاتا،حالانکہ ایسا ہونا نہیں چاہیے۔ہمیں درس دیا گیا ہے معاف کرنے کا،لیکن ہو اس کے برعکس رہا ہے۔

اعتبار ایک بار ٹوٹ جائے تو جڑتا نہیں، کیا مانتے ہیں یہ بات؟

جی کسی حد تک مانتا ہوں۔لیکن اس کے ساتھ میں اس رویے کو غلط بھی سمجھتا ہوں۔

بہادری کسے کہتے ہیں؟

کسی بھی غلط بات کے سامنے ڈٹ جانا بہادری ہے۔

حق گوئی پسند ہے کہ موقع محل دیکھنا؟

حق گوئی پسند ہے،لیکن کبھی کبھی حالات کی نزاکت کے تحت بھی چلنا پڑتا ہے،حق گوئی سے اگر کسی بڑے فتنے کا خدشہ ہو تو بچنے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔

حیرت انگیز طریقے سے آپ نے پہلے چار سوالوں کے وہی جواب دیئے ہیں جو میرے بھی خیالات ہیں۔ میں جاننا چاہتی تھی کہ صرف میں ہی ایسا سوچتی ہوں کہ اکثر ہی یہ سوچتے ہیں۔

میں بھی یہ نہیں مانتی کہ بال آ جائے تو پھر دل صاف نہیں ہو سکتا۔ بات صاف ہونے کے بعد تو دل صاف ہو جانا چاہیے، میرا تو ہو جاتا ہے مگر جب بات صاف ہو جائے تب۔ اور اعتبار ایک بار ٹوٹ جائے تو میں دوسرا موقع ضرور دیتی ہوں اس کے بعد نہیں۔

اب تبصرہ، ہیں جی۔

اب تک کے انٹرویو سے میں یہ جان پائی ہوں کہ آپ سادہ طبیعت ہیں۔ ریا، دکھاوے سے دور۔ مگر حق بات کہنے والے۔ پہلے آپ مجھے ذرا لڑاکے لگتے تھے مگر اب آپ بہت برداشت والے بن چکے ہیں۔ لڑاکے اس سینس میں کہ سیاسی بورڈ پر بحث کرتے تھے دھواں دھار نا۔ یعنی کہ مقرر تھے۔ پر اب آپ بہت بدل چکے ہیں۔ ایک بہت اچھا بدلاؤ ہے۔ شاید پہلے سے ہی ایسے ہوں۔

اللہ پاک آپ کو مذید بھی اچھا مسلمان اور انسان بنائے، آمین۔

سمر
26-01-2011, 05:43 PM
بہت اچھا انٹرویو جا رہا ہے۔ ۔ ۔ ہممم

زبردست۔

شکریہ

میرے بھی سوال ہیں؟؟؟

جی جواب بھی حاضر ہیں

آپ میں اتنی مروت جو کُوٹ کُوٹ کے بھری ہے بامروت بھائی (ماظق بھائی) یہ کہاں سے آئی؟ کیا آپ کی امّی پر گئے ہیں اس معاملے میں؟؟؟

میں ایسا نہیں سمجھتا،آپ لوگ اتنے اچھے سے پیش آتے ہیں کہ بے مروتی دکھانے کا موقعہ ہی نہیں ملا۔مذاق برطرف یہ عادت کچھ کچھ میں نے امی سے ہی لی ہے۔

آپ کی باتوں سے لگتا ہے کہ آپ بیٹیوں کی بہنوں کی بہت عزت کرتے ہیں۔ اور بھابھی جی سے بہت پیار کرتے ہیں۔
تو اس کی کیا وجہ ہے؟؟؟

شاید اس کی ایک وجہ بہن کا نہ ہونا ہے،ویسے میرے مذہب اور میرے والدین کی طرف سے خواتین کے احترام کا درس دیا گیا ہے۔اس پر کاربند رہنے کی کوشش کرتا ہوں،رہی دوسری والی بات،میرے خیال میں دنیا کے سارے شوہر جنہوں نے گھر میں رہنا ہو وہ بیوی سے بنا کر ہی رکھتے ہیں۔

غصہ آتا ہے تو کس حد تک آتا ہے اور ٹھنڈا کیسے ہوتا ہے؟؟

غصہ آتا ہے،پہلے کی نسبت اب کم آتا ہے،خود ہی ختم ہو جاتا ہے۔

آپ کو رنگ کونسے پسند ہیں؟؟؟

ہلکا نیلا۔پنک اور وائٹ

آپ کے نزدیک کسی کو بھی عزت دینے کی سب سے بہترین وجہ کیا ہے؟؟؟

اس کا رویہ

سمر
26-01-2011, 06:36 PM
کھانے میں کیا اچھا بنا لیتے ہیں آپ؟

بریانی،پلاؤ،قورمہ،ٹرائفل وغیرہ اور ہاں انڈا بھی ابال سکتا ہوں۔

گھر میں کوئی جانور یا پرندہ پالنا چاہیں تو کونسا ہو گا؟

بلی اور طوطا

اکیلے میں جن بھوتوں سے ڈر لگتا ہے؟

پہلے لگتا تھا بچپنا تھا شاید اس لی،اب نہیں لگتا۔

کوئی ایسی خوبی یا خامی جو لاشعوری طور پر کسی دوست یا فیملی ممبر
(والدین کے علاوہ) سے اپنائی ہو ؟

والد کی طرف سے بروقت کام کرنے والی عادت کافی پختہ ہے۔

دوست خود بنا لیتے ہیں یا کوئی آفر کرے تب ہی دوستی کرتے ہیں ؟

دوست غیر محسوس طریقے سے بن جاتے ہیں،تعلقات دیکھ بھال کر بنائے جاتے ہیں۔

دوستی میں عادات و اطوار کو دیکھتے ہیں یا بس دوستی کر لیتے ہیں؟

دوستی میں خلوص بنیادی شرط ہے۔

اگر کوئی دوست آپکے معیار پہ پورا نہ اترے مطلب آپکو اسکی زیادہ باتیں ناپسند ہو تو کیا کرتے ہیں؟

اپنی اور اس کی ضرورت کے مطابق تعلق رکھتا ہوں۔

پھول کونسا اچھا لگتا ہےگلاب کے علاوہ؟

پھول سارے اچھے ہیں،ویسے زیادہ پسند گلاب ہی ہے اس کے علاوہ گل لالہ۔

شاعری کو نثر پہ کس ایک وجہ سے فوقیت دیتے ہیں؟

شاعری میں مختصر پیرائے میں بڑی سے بڑی بات بھی کہہ دی جاتی ہے۔

انٹرویو کے دوران آپ کے تاثرات کیا ہیں۔ ۔ لگے باندھے جواب دے رہے ہیں ،یا انجوائے کر رہے ہیں ؟

انجوائے کر رہا ہوں جی،آپ لوگ اتنی محبت سے سوال پوچھ رہے ہیں تو کیسے ممکن ہے کہ میں اس کو سیریس نہ لوں۔

انٹرویو میں کسی سوال پہ غصہ آیا آپکو؟

نہیں،ابھی تک تو نہیں۔

انٹرویو کی ڈیفینیشن کیا ہے آپکے خیال میں

انٹرویو کسی کے زات سے پردہ اٹھانے جیسا ہے۔
؟

سمر
26-01-2011, 07:31 PM
شکریہ آپی۔۔۔آپ ایسا سمجھتی ہیں۔:)
ویسے لڑاکے تھے سے کیا مراد ہے جی۔ابھی بھی ہوں بس کوئی سیاسی بندہ ملے تو۔~

اب تک کے انٹرویو سے میں یہ جان پائی ہوں کہ آپ سادہ طبیعت ہیں۔ ریا، دکھاوے سے دور۔ مگر حق بات کہنے والے۔ پہلے آپ مجھے ذرا لڑاکے لگتے تھے مگر اب آپ بہت برداشت والے بن چکے ہیں۔ لڑاکے اس سینس میں کہ سیاسی بورڈ پر بحث کرتے تھے دھواں دھار نا۔ یعنی کہ مقرر تھے۔ پر اب آپ بہت بدل چکے ہیں۔ ایک بہت اچھا بدلاؤ ہے۔ شاید پہلے سے ہی ایسے ہوں۔

اللہ پاک آپ کو مذید بھی اچھا مسلمان اور انسان بنائے، آمین۔

Kashfeen
26-01-2011, 07:56 PM
زبردست انٹرویو جا رہا ہے بھائی

مجھے دیر سے پتہ چلا ورنہ ابھی تک سوال پہنچ چکے ہوتے۔۔
:)

سارا تو نہیں پڑھا لیکن جتنا بھی پڑھا ۔بہت مزے کا ۔۔۔۔

میں کچھ تبصرہ فرماں بھائی۔زیادہ پیار بھرا نہیں کروں گی
~ ;d

فریدون
26-01-2011, 08:25 PM
میرا بھی ایک سوال ہے جی۔

اگر ایک دن کے لیے سائیٹ ایڈمن بنا دیا جائے تو کیا محسوسات و حرکات ہوں گے؟

چلیں جی کچھ اور لے لیں، کیا یاد کریں گے

اگر بھابھی بوجہ ایک پورا دن( چھٹی کا) آپ سے کلام نہ کریں تو کیا لائحہ عمل ہو گا؟

اگر آپ کو ایکدن کے لیے مہیلا منڈل میں گھسا لیا جائے تو ؟( فسادی چپکے بیٹھے رہیں ہم دونوں کی یہ بڑی پرانی خواہش ہے)۔

اگر ایکدن کے لیے فساد پھیلانے کی کھلی چھٹی مل جائے تو کہاں پھیلائیں گے؟

کوئی ایسی شخصیت(میرے علاوہ) جس کو دیکھتے ہی سوچتے ہوں کاش ایک خون تو جائز ہوتا؟

کوئی ایسا چہرہ کہ جو یاد دلائے کسی موسم کی؟ یا کوئی موسم کسی چہرے(نسوانی) کی؟( عبداللہ بھائی کو میری فل سپورٹ ہے)۔

اگر بپھرے شیر اور غصے میں آئی ہوئی بھابھی سے کسی ایک کا سامنا کرنا پڑے تو چوائس کیا ہو گی؟

فی الحال اتنے ہی:)

Kashfeen
26-01-2011, 08:54 PM

فی الحال اتنے ہی :)

اللہ خیر کرے فی الحال اتنے پر
اور ماظق بھائی یہ سوال سیو رکھیں۔فریدون کی شادی کے بعد یہی سوال کرنے ہین اس سے۔نرے فسادی قسم کے
ا>:(;d

Kashfeen
26-01-2011, 09:03 PM
ون اردو پر سب سے پہلے شاید ساحل بھائی سے بات ہوئی۔

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟

ساحل بھائی اور عروسہ سس کو سمجھتا ہوں میرے ہم مزاج ہیں،اگرچہ وہ دونوں آپس میں ہم مزاج نہیں لگتے۔

;d
بڑی مزے کی بات کہی ہے بھائی۔
لیکن دیکھیں نا ایسے فائدہ ہے۔ورنہ ہمارے ڈسکشن سیکشن کا کیا ہوتا۔
;)

فریدون
26-01-2011, 09:41 PM
ماظق بھائی جلدی سے جواب دیں کچھ سخت قسم کے سوال بھی پوچھنے ہیں۔

فریدون
26-01-2011, 10:05 PM
ماظق بھائی کبھی یہ گانا خاص طور پہ سنا ہے، بچپن کی محبت کو دل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

شاعر نے "موسمِ گل ہے تمہارے بام پہ آنے کا نام" کس کے لیے کہا ہے؟ نام بتائیں

اللہ آپ دونوں کو ہمیشہ اکٹھا رکھے، لیکن اگر آپ کی شادی بھابھی سے نہ ہوتی تو کیا چوائس ہوتی؟

بچپن میں کیا بننے کا خواب دیکھا؟( دولہا بننے کا تو مجھے علم ہے، اس کے علاوہ)۔

اور میری انہوں ہی سب کچھ ہیں اور ون اردو سے دور بھی ہیں۔ سو جیسے چاہیں سوالات سیو کر سکتے ہیں
::)

مزید سوالات کے لیے پہلے ان ہلکے پھلکے سوالات کا جواب دیں:)
~

Sajidcompk
27-01-2011, 11:06 AM
اور میری انہوں ہی سب کچھ ہیں اور ون اردو سے دور بھی ہیں۔ سو جیسے چاہیں سوالات سیو کر سکتے ہیں
::)

~

شادی کے بعد "انہوں نے" سب سے پہلے ون اردو پر قبضہ کرنا ہے :)

remember after marriage wife hand over the password and monitor all activities.~

سمر
27-01-2011, 11:21 AM
چلیں کوئی بات نہیں،دیر آئد درست آئد
جی بالکل تبصرہ کیجئے۔وہ تو مجھے پتا ہے جی کہ تبصرہ کیسا ہو گا،کیا ہوا جو میلے میں بچھڑ گیا تھا ہوں تو بھائی نا۔:)
زبردست انٹرویو جا رہا ہے بھائی

مجھے دیر سے پتہ چلا ورنہ ابھی تک سوال پہنچ چکے ہوتے۔۔
:)

سارا تو نہیں پڑھا لیکن جتنا بھی پڑھا ۔بہت مزے کا ۔۔۔۔

میں کچھ تبصرہ فرماں بھائی۔زیادہ پیار بھرا نہیں کروں گی
~ ;d

روزبیہ خواجہ
27-01-2011, 11:54 AM
اچھا جی۔ ۔ ۔ اب ذرا بتائیں تو۔

ماظق بھائی۔ ۔ ۔ جواب دینے ہیں۔ اوکے نا۔

کیا کبھی کوئی ایسا خواب دیکھا جو سچ ہوا ہو؟؟

کبھی کسی نجومی کو اپنا ہاتھ دکھایا؟؟؟

آپ کے خیال میں جب بندے کی ہمت جواب دینے لگے یا ناامید ہونے لگے تو اسے سب سے پہلے کیا کرنا چاہیے؟؟؟

آپ کی کتنی بیٹیاں ہیں۔ اور سب سے لاڈلی کون سی ہے؟؟؟ (اس کا جواب دینا ضروری نہیں)

ایسی کون سی آسائش ہے جس کے بن آپ بیچین ہو جاتے ہیں ۔ یعنی کے آپ کو لگتا ہے کہ وہ اگر آپ کے پاس نہیں تو موڈ ہی خراب ہوجائے۔

صابن کون سا یوز کرتے ہیں۔ ۔ ۔؟؟؟;d

پرفیوم کا تو بتائیں۔ کون سا پسند ہے؟؟

فی الحال اتنوں کے جواب دیں ماظق بھائی۔:cool:

فریدون
27-01-2011, 12:07 PM
خواتین و حضرات میرے بھی کچھ سوال تھے، باسی ہونے سے پہلے جواب مل جائیں گے یا کوئی اور طریقہ سوچوں
::)

KishTaj
27-01-2011, 12:34 PM
السلامُ علیکم
جان کی امان پاؤں تو میں بھی کچھ عرض کروں~؟

روزبیہ خواجہ
27-01-2011, 12:35 PM
السلامُ علیکم
جان کی امان پاؤں تو میں بھی کچھ عرض کروں~؟

و علیکم السلام

ہاں نا امن کی فاختہ۔ ۔ ۔;d;d

تم نہیں کرو گی تو اور کون کرے گا۔

KishTaj
27-01-2011, 12:41 PM
و علیکم السلام

ہاں نا امن کی فاختہ۔ ۔ ۔;d;d

تم نہیں کرو گی تو اور کون کرے گا۔
رکو تم کے پی ایم کا جواب دے لوں پھر عرض کرتی ہوں۔۔
وہ کونسا شعر ہے۔۔۔
آئی ہوں ابھی
بیٹھوں تو سہی ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ

ویسے ماظق بھائی سے ایک سوال کر ہی لوں۔۔۔;)۔
ماظق بھائی اپنی زندگی کا ایسا واقعہ سنائیں جس میں آپ سے کوئی بے ساختہ حرکت سرزد ہوئی اور پھر شرمندگی اٹھانی پڑی ہو۔۔

سمر
27-01-2011, 02:21 PM
میرا بھی ایک سوال ہے جی۔

ویلکم فریدون بھائی
یہ ایک ہی سوال ہے یا آپ کو گنتی نہیں آتی۔

اگر ایک دن کے لیے سائیٹ ایڈمن بنا دیا جائے تو کیا محسوسات و حرکات ہوں گے؟

سائٹ کی ترقی میں رکاوٹ تو نہ ڈالیں بھائی،وہ کیا کہتے ہیں
جن سے آنچل بھی نہ چہرے کا سنبھالا گیا
ان سے کیا خاک میرے دل کی حفاظت ہو گی

چلیں جی کچھ اور لے لیں، کیا یاد کریں گے

ارے ہم ایسے ہی یاد رکھنے والے ہیں،لے دے کر مک مکا صرف پولیس کرتی ہے جی۔

اگر بھابھی بوجہ ایک پورا دن( چھٹی کا) آپ سے کلام نہ کریں تو کیا لائحہ عمل ہو گا؟

خوشی سے مر نہ جاتے،اگر اعتبار ہوتا

اگر آپ کو ایکدن کے لیے مہیلا منڈل میں گھسا لیا جائے تو ؟( فسادی چپکے بیٹھے رہیں ہم دونوں کی یہ بڑی پرانی خواہش ہے)۔

ایسے وچار گھمبیر سمسیا کا کارن ہو سکتے ہیں۔مہیلا منڈل کی یاترا کی میری اچھا نہیں ہے کیول آپ کے من کی آشا ہے،شما کیجیو بھائی ایسے آنتک وادی وچاروں سے امن شانتی کی سورگ کو نرگ میں کیوں بدلنا چاہتے ہو۔

اگر ایکدن کے لیے فساد پھیلانے کی کھلی چھٹی مل جائے تو کہاں پھیلائیں گے؟

فساد اور میں،نہیں بھائی یہ کام بڑا مشکل ہے میرے جیسا امن پسند بندہ ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔

کوئی ایسی شخصیت(میرے علاوہ) جس کو دیکھتے ہی سوچتے ہوں کاش ایک خون تو جائز ہوتا؟

ہائے یو فون والو،کیا اس دن کے لئے کہتے تھے "تم ہی تو ہو" مذاق برطرف بھائی،آپ سے تو کبھی گلہ تھا اور نہ شکایت،جن سے شکایت ہوتی ہے ان کے بارے میں بھی ایسا نہیں سوچ سکتا۔

کوئی ایسا چہرہ کہ جو یاد دلائے کسی موسم کی؟ یا کوئی موسم کسی چہرے(نسوانی) کی؟( عبداللہ بھائی کو میری فل سپورٹ ہے)۔

جی بالکل ایسا موسم ہے پر یاد وہ نہیں آتی جس کا آپ پوچھنا چاہ رہے ہیں،زرا تصور کریں،گرمیوں کا موسم ہو اور بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تو کس کا چہرہ یاد آتا ہے,راجہ پرویز اشرف۔

اگر بپھرے شیر اور غصے میں آئی ہوئی بھابھی سے کسی ایک کا سامنا کرنا پڑے تو چوائس کیا ہو گی؟

مشکل سوال ہے، ویسے شیر سے بچا جا سکتا ہے۔

فی الحال اتنے ہی
:)

سمر
27-01-2011, 02:28 PM
بالکل جی فریدون بھائی آج کسی مشن پر نکلے ہوئے ہیں،ادھر اُدھر کے تجربات کے بعد کسی فیصلے پر پہنچنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔:)

اللہ خیر کرے فی الحال اتنے پر
اور ماظق بھائی یہ سوال سیو رکھیں۔فریدون کی شادی کے بعد یہی سوال کرنے ہین اس سے۔نرے فسادی قسم کے
ا>:(;d

سمر
27-01-2011, 02:32 PM
:) وہی تو

;d
بڑی مزے کی بات کہی ہے بھائی۔
لیکن دیکھیں نا ایسے فائدہ ہے۔ورنہ ہمارے ڈسکشن سیکشن کا کیا ہوتا۔
;)

سمر
27-01-2011, 02:33 PM
ابھی سخت سوال باقی ہیں۔
ماظق بھائی جلدی سے جواب دیں کچھ سخت قسم کے سوال بھی پوچھنے ہیں۔

سمر
27-01-2011, 02:50 PM
ماظق بھائی کبھی یہ گانا خاص طور پہ سنا ہے، بچپن کی محبت کو دل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

ایسے سارے گانے بطور خاص ہی سنتا ہوں۔

شاعر نے "موسمِ گل ہے تمہارے بام پہ آنے کا نام" کس کے لیے کہا ہے؟ نام بتائیں

شاعر کا پتا بتائیں،میں پوچھ کر بتاتا ہوں۔
ویسے آپس کی بات ہے ،جس کے لیے بھی کہا،خوب کہا۔

اللہ آپ دونوں کو ہمیشہ اکٹھا رکھے، لیکن اگر آپ کی شادی بھابھی سے نہ ہوتی تو کیا چوائس ہوتی؟

اللہ اللہ کرو بھائی،اب یہ نہیں کہہ سکتا کہ تو نہیں تو اور سہی،اور نہیں تو اور سہی۔

بچپن میں کیا بننے کا خواب دیکھا؟( دولہا بننے کا تو مجھے علم ہے، اس کے علاوہ)۔

بچپن میں تو کئی خواب دیکھتے تھے،بچے کسی ایک خواب پر ٹھہرتے کب ہیں۔ایک خواب تو کامن ہوتا ہے سب بچوں کا،بس جلدی سے بڑا ہو جاؤں۔

اور میری انہوں ہی سب کچھ ہیں اور ون اردو سے دور بھی ہیں۔ سو جیسے چاہیں سوالات سیو کر سکتے ہیں

اللہ آپ کو حوصلہ دے،ون اردو کی سرگزشتوں کے علاوہ بھی آپ پکڑائی دے سکتے ہیں۔

سمر
27-01-2011, 03:09 PM
کیا کبھی کوئی ایسا خواب دیکھا جو سچ ہوا ہو؟؟

جی ایسا ہو چکا ہے۔

کبھی کسی نجومی کو اپنا ہاتھ دکھایا؟؟؟

ٹین ایج میں ایسی فضول حرکتیں بھی سرزد ہوتی رہی ہیں۔

آپ کے خیال میں جب بندے کی ہمت جواب دینے لگے یا ناامید ہونے لگے تو اسے سب سے پہلے کیا کرنا چاہیے؟؟؟

اللہ سے رجوع کرنا چاہیے۔

ایسی کون سی آسائش ہے جس کے بن آپ بیچین ہو جاتے ہیں ۔ یعنی کے آپ کو لگتا ہے کہ وہ اگر آپ کے پاس نہیں تو موڈ ہی خراب ہوجائے۔

ٹی وی ریموٹ:)

صابن کون سا یوز کرتے ہیں۔ ۔ ۔؟؟؟

Dove

پرفیوم کا تو بتائیں۔ کون سا پسند ہے؟؟

جو بھی مل جائے۔

سمر
27-01-2011, 03:12 PM
بھائی وہ ہندی میں ایسا الجھایا کہ اس کا جواب سوچنے میں ہی کافی وقت لگ گیا۔امید ہے سوال باسی نہیں ہوئے ہوں گے۔
خواتین و حضرات میرے بھی کچھ سوال تھے، باسی ہونے سے پہلے جواب مل جائیں گے یا کوئی اور طریقہ سوچوں

سمر
27-01-2011, 03:15 PM
وعلیکم السلام
ارے بالکل سس،لیکن پہلے بتائیں کہ اب طبیعت کسی ہے۔:)
السلامُ علیکم
جان کی امان پاؤں تو میں بھی کچھ عرض کروں~؟

Gul Rehna
27-01-2011, 03:18 PM
ماظق بھیا ایک سوال میرا بھی۔۔۔۔
ون اردو پہ سب سے ذیادہ پوائنٹس کس کو دیئے اور کتنے دئیے۔۔ انسٹالمنٹ میں دئیے یا ایک ہی بار میں۔۔۔
;d

KishTaj
27-01-2011, 03:21 PM
ماظق بھیا ایک سوال میرا بھی۔۔۔۔
ون اردو پہ سب سے ذیادہ پوائنٹس کس کو دیئے اور کتنے دئیے۔۔ انسٹالمنٹ میں دئیے یا ایک ہی بار میں۔۔۔
;d
ہی ہی ہی ۔۔۔ آپی جی آپ سے ایسے ہی سوالات کی توقع کی جاسکتی ہے ;d۔
اگر گل آپی کو سب سے زیادہ وائنٹس نہیں دیئے تو آج ماظق بھائی پھنسے ہی پھنسے;d۔

KishTaj
27-01-2011, 03:21 PM
وعلیکم السلام
ارے بالکل سس،لیکن پہلے بتائیں کہ اب طبیعت کسی ہے۔:)
جی الحمدُ اللہ اب کافی بہتر ہے۔
اور سوال کر لیا ویسے۔۔
اور باقی پورا انٹرویو پڑھنے کے بعد پوچھوں گی اگر کوئی رہ گئے ہونگے تو:)۔

Gul Rehna
27-01-2011, 03:23 PM
ہی ہی ہی ۔۔۔ آپی جی آپ سے ایسے ہی سوالات کی توقع کی جاسکتی ہے ;d۔
اگر گل آپی کو سب سے زیادہ وائنٹس نہیں دیئے تو آج ماظق بھائی پھنسے ہی پھنسے;d۔
اسی لیے سوچ کے سوال کیا ناں ۔۔ ماطق بھائی نے تو سچ بولنا ہے اور میں نے لڑ پڑنا ہے اور اتنے ہی پوائنٹس لینے ہیں۔۔۔ ہی ہی ہی ;d

سمر
28-01-2011, 12:17 PM
ایسے واقعات تو سب کے ساتھ ہوتے رہتے ہیں،میرے ساتھ بھی ہوئے ان میں سے ایک سناتا ہوں۔
میں فورتھ کلاس میں تھا،ہمارا اسکول ایک باغ کے ساتھ ملحق تھا،باغ میں آم کے کچھ پیڑ لگے ہوئے تھے،ہمارے اسکول کے بچے اکثر مالی سے نظر بچا کر وہاں سے کیریاں توڑتے تھے،کیریاں توڑنے کے لیے پیڑ پر نشانہ لے کر پتھر وغرہ مارتے تھے،ایک بار میں کچھ لڑکوں کے ساتھ وہاں گیا،ادھر ادھر دیکھ کر تسلی کر لی، مالی نظر نہ آیا تو ایک پتھر اٹھا کر آم کے پیڑ پر مارا،پتھر پیڑ کے دوسری طرف جا کر گرا اور ایک دم سے مالی کی غصیلی آوازیں بلند ہوئیں،ہم سرپٹ بھاگے۔ہوا یہ کہ مالی پیڑ کے پیچھ ہی کہیں گھاس پر سو رہا تھا اور پودوں کی وجہ سے ہمیں نظر نہیں آیا۔پتھر سیدھا بے چارے مالی کو جا لگا اور وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھا،خیر ہم تیزی سے وہاں نکل لیے۔

ماظق بھائی اپنی زندگی کا ایسا واقعہ سنائیں جس میں آپ سے کوئی بے ساختہ حرکت سرزد ہوئی اور پھر شرمندگی اٹھانی پڑی ہو۔۔

سمر
28-01-2011, 12:20 PM
ہاہا۔۔۔۔یہ تو یاد نہیں
شاید آپ کو ہی دیئے ہوں گے:)۔
ماظق بھیا ایک سوال میرا بھی۔۔۔۔
ون اردو پہ سب سے ذیادہ پوائنٹس کس کو دیئے اور کتنے دئیے۔۔ انسٹالمنٹ میں دئیے یا ایک ہی بار میں۔۔۔
;d

عبداللہ
28-01-2011, 01:09 PM
کوئی ایسا چہرہ کہ جو یاد دلائے کسی موسم کی؟ یا کوئی موسم کسی چہرے(نسوانی) کی؟( عبداللہ بھائی کو میری فل سپورٹ ہے)۔

جی بالکل ایسا موسم ہے پر یاد وہ نہیں آتی جس کا آپ پوچھنا چاہ رہے ہیں،زرا تصور کریں،گرمیوں کا موسم ہو اور بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تو کس کا چہرہ یاد آتا ہے,راجہ پرویز اشرف۔

بڑی یاد آئے گی
یہاں شیخوپورہ میں بہت اچھے بادام ملتے ھیں نیز کل ھی (انہوں) نے پنجیری اور پنیاں بنا کر بھیجی ھیں وہ ارسال کرتا ھوں انشاءاللہ افاقہ ھو گا وہ ایک کیا سب یاد آئینگی

شکریہ شکریہ کوپر بھیا ماظق بھائی کو بتانا ھی ھو گا ورنہ جان چھڑانا مشکل ھے

کوثر بیگ
28-01-2011, 02:37 PM
کوثر آپا ۔ان سے سب کو شفقت ملتی ہے،کبھی متنازع بات نہیں کرتیں۔
۔
بہت شکریہ بھائی آخر بہن تو آپ ہی کی ہوں مجھے بھی تو آپ سب نے بہہہہہت سا پیار دیا

ایسے وچار گھمبیر سمسیا کا کارن ہو سکتے ہیں۔مہیلا منڈل کی یاترا کی میری اچھا نہیں ہے کیول آپ کے من کی آشا ہے،شما کیجیو بھائی ایسے آنتک وادی وچاروں سے امن شانتی کی سورگ کو نرگ میں کیوں بدلنا چاہتے ہو۔

آپ جیسے مہان پروش کے وچار سے بہت ہی پربھاوت ہوئےدھنے ہو

مترسدا اس سنسار میں ُسکی رہو ۔

اگر آپ اجازات دیے تو اس دلچسپ انٹرویو ں میں چند آسان سوال میں بھی کرو؟

سمر
28-01-2011, 02:47 PM
کمال ہے, آپا ہو کر چھوٹے بھائی سے اجازت،آپ پوچھیں گی تو مجھے بہت خوشی ہو گی۔
اور آپ کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔اللہ تعالٰی آپ کو بھی ھمیشہ سکھی رکھے۔آمین
بہت شکریہ بھائی آخر بہن تو آپ ہی کی ہوں مجھے بھی تو آپ سب نے بہہہہہت سا پیار دیا

آپ جیسے مہان پروش کے وچار سے بہت ہی پربھاوت ہوئےدھنے ہو

مترسدا اس سنسار میں ُسکی رہو ۔

اگر آپ اجازات دیے تو اس دلچسپ انٹرویو ں میں چند آسان سوال میں بھی کرو؟

سمر
28-01-2011, 02:58 PM
بھائی میں نے تو کابل سے بھی بادام منگوا کر کھائے ہیں لیکن افاقہ نہیں ہوا۔یاد ماضی کہیں دور دراز کے علاقوں کے دورے پر نکلی ہوئی ہے،کچھ یاد نہیں آ رہا۔پنجیری اور پینیاں انہوں نے بھیجی ہیں تو کیوں بھیجی ہیں۔کیا آُ کی یاداشت کے ساتھ بھی کوئی مسئلہ تو نہیں،یا پھر حفظ ماتقدم کے تحت یاد دہانی کروائی جا رہی ہے;d~۔
بڑی یاد آئے گی
یہاں شیخوپورہ میں بہت اچھے بادام ملتے ھیں نیز کل ھی (انہوں) نے پنجیری اور پنیاں بنا کر بھیجی ھیں وہ ارسال کرتا ھوں انشاءاللہ افاقہ ھو گا وہ ایک کیا سب یاد آئینگی

شکریہ شکریہ کوپر بھیا ماظق بھائی کو بتانا ھی ھو گا ورنہ جان چھڑانا مشکل ھے

عبداللہ
28-01-2011, 05:16 PM
کابل کے تو کیکر مشہور ھیں آپ نے کہاں سے بادام منگوا لئے
حفظ ما تقدم کہاں انہیں تو برابر شکوک و شبہات ھیں جنہیں گاہے بگاہے دور کرتے رھتے ھیں

عبداللہ
28-01-2011, 05:20 PM
اچھا یہ بتائیں کہ پرندے اڑتے اڑتے آپ کی طرح رستہ کیوں بھول جاتے ھیں

KishTaj
28-01-2011, 05:28 PM
اچھا یہ بتائیں کہ پرندے اڑتے اڑتے آپ کی طرح رستہ کیوں بھول جاتے ھیں

یہ سوال تو پرندوں سے پوچھنے کا ہوا جی۔;d۔~۔

سمر
28-01-2011, 05:34 PM
دیتے ہیں دھوکہ یہ بازیگر کھلا:)
کابل کے تو کیکر مشہور ھیں آپ نے کہاں سے بادام منگوا لئے
حفظ ما تقدم کہاں انہیں تو برابر شکوک و شبہات ھیں جنہیں گاہے بگاہے دور کرتے رھتے ھیں

سمر
28-01-2011, 05:39 PM
کسی پنجابی فلم کا ڈائیلاگ ہے
پنچھی تے پردیسی دا کیہ اعتبار
پرندے رستہ نہیں بھولتے،شام کو گھر پہنچ جاتے ہیں
یہ ہم انسانوں کے نصیب ہیں کہ جاتے ہیں تو لوٹ کر نہیں آتے،اور اگر لوٹ آئیں تو پہچاننے والے نہیں ہوتے۔
اچھا یہ بتائیں کہ پرندے اڑتے اڑتے آپ کی طرح رستہ کیوں بھول جاتے ھیں

Hashmi
28-01-2011, 05:40 PM
السلام و علیکم۔

سب سے پہلے مبارکباد۔

میرے خیال میں ون اردو کی تاریخ کا سب سے لمبا انٹرویو ہوچکا ہے پوچھے گئے سوا۔۔۔۔۔۔۔لات کی تعداد ہزاروں تک جاپہنچی ہے۔

اس کے بعد معذرت۔

محفل میں بغیر اجازت جوتوں سمیت داخل ہوچکا ہوں، مجھ جیسے نامعقول سے اسی بات کی توقع کی جاسکتی ہے۔

اس کے بعد خراج تحسین۔

ماظق بھائی آپ نے سوالوں کے باونسرز کا جوانمردی سے سامنا کیا ہے، بغور مطالعے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ بہت سے سوالوں سے کنی کترائی ہے۔۔۔۔۔۔۔شاید پتنگ بازی سے یہ خوبی پائی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اور کہیں کہیں بھابھی کی دی دہائی ہے۔

آخر میں آداب محفل کی دفعہ 144 کے تحت ایک سوال،
۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

سیارے اور ستارے میں کیا فرق ہے؟

(بہت سوچ بچار کے بعد اس سے معقول سوال نہیں سوجھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔(جیسے اندھے کو دور کی سوجھتی ہے) کیونکہ سب ممبران نے آپ کے دماغ کی دھی پہلے ہی کردی ہے۔

KishTaj
28-01-2011, 05:47 PM

باقی باتیں تو ٹھیک ہاشمی بھائی لیکن تاریخ کا سب سے لمبا ترین انٹرویو یازغل بھائی کا انٹرویو تھا۔۔۔ اس کا ریکارڈ تو پھر بھی نہ ٹوٹ سکا۔۔:)۔
کیا ارادہ ہے ۔۔۔ ۔آپکااااا انٹرویو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ~؟

سمر
28-01-2011, 05:51 PM
جی ھاشمی بھائی کا بھی انٹرویو ہونا چاہیے۔
اور ھاشمی بھائی ابھی تو مجھے جانا ہے،کل ان شاءاللہ جواب کے ساتھ حاضر ہوں گا،جلدی جواب نہیں دے سکتا کیوں کے آپ کے الفاظ کا باریک بینی سے مشاہدہ ضروری ہوتا ہے۔

28-01-2011, 05:59 PM
جی ھاشمی بھائی کا بھی انٹرویو ہونا چاہیے۔
اور ھاشمی بھائی ابھی تو مجھے جانا ہے،کل ان شاءاللہ جواب کے ساتھ حاضر ہوں گا،جلدی جواب نہیں دے سکتا کیوں کے آپ کے الفاظ کا باریک بینی سے مشاہدہ ضروری ہوتا ہے۔
آپ کی فرمائش بہت جلد پوری ہونے کو ہے ماظق بھائی۔ ;)۔
اوکے اللہ حافظ ۔

KishTaj
28-01-2011, 06:03 PM
ہاشمی بھائی آپ تیار ہیں نا بس میں انٹرویو شروع کر رہی ہوں۔~۔

کوثر بیگ
28-01-2011, 06:26 PM
1 اللہ کی تعریف اپنے الفاظ میں کریے ?

2 بھابی کی کون سی بات اآپ کو سب سے اچھی لگتی ہے (ہر بات میں ہر وقت ساتھ دینے کو چھوڑ کر کیونکہ یہ تو ہر عورت کرتی ہی ہے )?

3)کوئی ایسی نصحت جس کےملنے کے بعد اس پر ہمیشہ کار بند رہیے ہو ،ہے تو کس نے دیی اور وہ کیا ہے بتایے ?

4)آپ جسکو بھی چاھتے ہیں آپ ان کی برائی دیکھکر پردا ڈالے گے یا ان کو اس سے آگاہ کرکے ناراضگی طاہر کریگے اور روک دیگے بتایے ?

5)انڈیا کی کرکٹ ٹیم میں کوئی ایسا ہے جو آپ کو پسند ہو ?

6)جب پاکستان کے کاندھوں پر چڑکر سری لنکا شاید 96 میں پہلی بار جیتی تھی ،تو کیا جب بھی اآپ کے منہ پر اس ٹیم کی تعریف ہی تھی یا ۔ ۔ ۔?

7)پاکستان کا پسندیدہ کھلاڑی کونسا ہے ?

8) آج کے ملکی حالات کی گراوٹ کی وجہہ کیا ہے ?

9))اس بڑتی مہنگائی کی روک تھام کیسے کی جانا چاھیے آپ کی نظر میں?

10)بے شک آپ عورتوں کی عزت کرتے ہیں مگر ان کی ترقی اور آزادی کو آپ کس حد تک بہتر سمجھتے ہیں اور آج کی عورت باہر جاکر کام کرتی ہے کیا یہ ٹھیک ہے (ضرورت مند عورت کو چھوڑکر )بطور عورت چاھے کوئی بھی ہو ،اس کی بہتری کے لئے کیانصحت کریگے آپ ?

11)کیا کبھی آپ نے ون اردو سے باہر مشاعرے میں کبھی حصہ لیا ہے ?

کوثر بیگ
28-01-2011, 06:32 PM
ارے واہ ہاشمی بھائی اب ٓاپ کے انٹرویو کا انتظار رہیگا ۔ لگے ہاتھوں تنقیدی مقابلہ میں بھی تنقید کے لئے اگر پیش کرنا چاھتے ہوں تو بتا دیے شاید میں ٓپ پر کچھ لکھ سکوں

اور کشور تم نے بھی لکھنے کا وعدہ کیا تھا کب لکھ رہی ہو بہن

Hashmi
28-01-2011, 06:41 PM

ہمسائی آپاں جی مجھے پتا ہے آپ نے تعریف شریف ہی کرنی ہے اور تریف شریف کے لیے اجازت مانگ کر مجھے شرمندگی کے عمیق کھڈے میں دھکا نا دیں۔

کوثر بیگ
28-01-2011, 06:47 PM
بھائی جی لکھنے سے پہلے کا مسکا تو نہیں ہے ڈر کرتنقید سے دیکھنا ٓاپکی سچی میں تنقید کرنے کا اردہ کیا ہے تو تیار ہو جائگا

HJaved
28-01-2011, 07:39 PM
ہاشمی بھائی آپ تیار ہیں نا بس میں انٹرویو شروع کر رہی ہوں۔~۔

کش ہاشمی بھائی کا انٹرویو بھی شروع کر ہی دو۔ چٹ پٹے سوال وجواب کا مزا آئے گا۔

سمر
29-01-2011, 10:47 AM
وعلیکم السلام اور خیر مبارک
ھاشمی بھائی میں تو ان باتوں کے جواب بڑی مشکل سے دے پا رہا ہوں،اب تو سوچ رہا ہوں کے جواب بھی کاپی کر کے یہاں پیسٹ کرنا شروع کر دوں۔طویل انٹرویو تو واقعی یاز بھائی کا تھا اور اس کے علاوہ بھی بہت سے ممبرز ہیں جو سوال و جواب کی طویل نشستیں کر چکے ہیں۔
السلام و علیکم۔

سب سے پہلے مبارکباد۔

میرے خیال میں ون اردو کی تاریخ کا سب سے لمبا انٹرویو ہوچکا ہے پوچھے گئے سوا۔۔۔۔۔۔۔لات کی تعداد ہزاروں تک جاپہنچی ہے۔

سمر
29-01-2011, 10:54 AM
معذرت کس بات کی بھائی جی،یہ تو میری خوش قسمتی ہے کہ آپ میرے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ویسے بھی میں کٹہرے میں کھڑا ہوا ضرور ہوں لیکن بش یا مشرف نہیں ہوں کہ پہلا دھیان پاؤں کی طرف دوں۔;dمیری طرح آپ بھی بے فکر ہو ~جائیں۔

اس کے بعد معذرت۔

محفل میں بغیر اجازت جوتوں سمیت داخل ہوچکا ہوں، مجھ جیسے نامعقول سے اسی بات کی توقع کی جاسکتی ہے۔

سمر
29-01-2011, 11:01 AM
شکریہ ھاشمی بھائی۔آپ کی باتوں سے مجھے کافی حوصلہ ملا ہے:)۔
بھاگاں والیوں اب تو آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ بعض معاملات میں کنی کیوں کترانی پڑتی ہے،شادی شدہ حضرات مسلسل حصار میں ہوتے ہیں،اب ایک پابند سلاسل پرامن شہری دل کو کیسے کیسے مارتا ہے وہ آپ کو اگر پتا نہیں چلا تو چل جائے گا۔;)

اس کے بعد خراج تحسین۔

ماظق بھائی آپ نے سوالوں کے باونسرز کا جوانمردی سے سامنا کیا ہے، بغور مطالعے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ بہت سے سوالوں سے کنی کترائی ہے۔۔۔۔۔۔۔شاید پتنگ بازی سے یہ خوبی پائی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اور کہیں کہیں بھابھی کی دی دہائی ہے۔

سمر
29-01-2011, 11:30 AM
اقبال نے فرمایا ہے کہ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں،ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں،شاید ستاروں سے آگے والے جہاں سیارے کو کہا گیا ہو لیکن مجھے ایسا لگ رہا ہے شاعری چاند ستاروں سے آگے کا سفر کرنے سے معذور ہے،فلمی گیتوں کو دیکھیں، مرحوم محمد رفیع بڑا لہک لہک کر کہہ گئے ہیں،رہا گردشوں میں ہر دم میرے عشق کا ستارا اور پھر اقبال بانو نے ستاروں کو کچھ ایسا مشورہ دیا تھا ،ستاروں تم تو سو جاؤ پریشاں رات ساری ہے،مکیش اپنا غم بیان کرتے ہیں۔تارہ ٹوٹے دنیا دیکھے،دیکھا نہ کسی نے دل ٹوٹ گیا اور زبیدہ خانم تو کچھ نجی معاملات میں دخل اندزی کر رہی ہیں،اینی گل دس دیو نکے نکے تاریو،تُسی کیہڑے چن دے وچھوڑیاں دے مارے او۔
غرض جذبات کے اظہار کے لیے ستاروں کو اپنے ساتھ رکھنے کی کوشش شاعروں کے ہاں عام ہے جبکہ علم نجوم سے شغف رکھنے والے فٹ پاتھوں پر بیٹھ کر اور میڈیا پر آ کر بڑے بڑے سیارے ادھر ادھر کرتے ہوئے ہماری آنے والی صبحوں اور شاموں کا حال بیان کرتے ہیں اور یوں ہم وہموں کے امراض کو اپنی غذا بنا لیتے ہیں۔
ستاروں اور سیاروں کو لے کر تو یہ سیدھی سیدھی دل و دماغ کی جنگ ہے۔

سیارے اور ستارے میں کیا فرق ہے؟

Hashmi
29-01-2011, 01:02 PM

ماشاءاللہ ماظق بھائی بہت مفصل اور تسلی بخش جواب دیا ہے آپ نے، مگر دریا کو کوزے کو میں بند کرتا ہوں اس ایک جملے میں۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

سیارے کے نیچے دو نقاط ہوتے ہیں اور ستارے میں اوپر کی طرف دو نقاط ہوتے ہیں۔

سمر
29-01-2011, 02:46 PM
ہاہاہا۔۔۔۔ھاشمی بھائی آپ سے ایسی ہی بات کی امید کر رہا تھا میں۔
دماغ کے سارے پرزوں کو حرکت دے کر جو جواب میں نے دیا تھا اس سے میری خود تشفی نہیں ہو رہی تھی،اب سمجھ آیا کہ ایسا کیوں تھا:)۔
ماشاءاللہ ماظق بھائی بہت مفصل اور تسلی بخش جواب دیا ہے آپ نے، مگر دریا کو کوزے کو میں بند کرتا ہوں اس ایک جملے میں۔

۔
سیارے کے نیچے دو نقاط ہوتے ہیں اور ستارے میں اوپر کی طرف دو نقاط ہوتے ہیں۔

KishTaj
29-01-2011, 04:10 PM
ہاہاہا۔۔۔۔ھاشمی بھائی آپ سے ایسی ہی بات کی امید کر رہا تھا میں۔
دماغ کے سارے پرزوں کو حرکت دے کر جو جواب میں نے دیا تھا اس سے میری خود تشفی نہیں ہو رہی تھی،اب سمجھ آیا کہ ایسا کیوں تھا:)۔
ابھی ان کے اپنے انٹرویو میں دیکھتے ہیں;d؟

سمر
29-01-2011, 04:48 PM
اللہ کی تعریف اپنے الفاظ میں کریے

فرمان الہیٰ ہے
تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے۔
ہم تو ایک ایک چیز کے لیے اسی کے محتاج ہیں،اسی سے مانگتے ہیں،ہر مشکل ہر پریشانی میں اسی کو پکارتے ہیں، سب تعریفیں اسی زات باری تعالٰی کے لیے ہیں۔

بھابی کی کون سی بات اآپ کو سب سے اچھی لگتی ہے (ہر بات میں ہر وقت ساتھ دینے کو چھوڑ کر کیونکہ یہ تو ہر عورت کرتی ہی ہے )?

بہت صبر کرنے والی ہے۔

کوئی ایسی نصحت جس کےملنے کے بعد اس پر ہمیشہ کار بند رہیے ہو ،ہے تو کس نے دیی اور وہ کیا ہے بتایے ?

نصیحت تو ہر کوئی کرتا ہے،میری کوتاہی کے ہر نصیحت پر عمل نہیں کر پاتا،والد صاحب کی عادت بھی تھی اور ان کی طرف سے نصیحت بھی تھی کہ کام کو بروقت کیا کروں،سو اس کو پورا کرنے کی حتٰی المکان کوشش کرتا ہوں۔اگرچہ مکمل عمل نہیں کر پاتا۔

آپ جسکو بھی چاھتے ہیں آپ ان کی برائی دیکھکر پردا ڈالے گے یا ان کو اس سے آگاہ کرکے ناراضگی طاہر کریگے اور روک دیگے بتایے ?

کوشش کرتا ہوں کہ مناسب الفاظ میں بتا دیا جائے۔

انڈیا کی کرکٹ ٹیم میں کوئی ایسا ہے جو آپ کو پسند ہو ?

پہلے کپل دیو بہت پسند تھے،آج کل مہندر سنگھ دھونی۔

جب پاکستان کے کاندھوں پر چڑکر سری لنکا شاید 96 میں پہلی بار جیتی تھی ،تو کیا جب بھی اآپ کے منہ پر اس ٹیم کی تعریف ہی تھی یا ۔ ۔ ۔

جی میں ہمیشہ سے پاکستان کے بعد سری لنکا کو سپورٹ کرتا ہوں،اس کی وجہ مین نے بیان کر دی ہے ،ایک تو گراؤنڈ میں ان رویہ مثالی ہوتا ہے اور دوسرا بہت ہارڈ ورک کرتے ہیں،متیاہ مرلی دھرن آٹھ سو وکٹیں لے کر رکارڈ ہولڈر ہے،وہ بھی جب آؤٹ کرتا تھا تو بس مسکراتا تھا،جبکہ آج کل بالرز عجیب عجیب حرکتیں کرتے ہیں۔

پاکستان کا پسندیدہ کھلاڑی کونسا ہے ?

عمران خان میرا آل ٹائم فیورٹ کھلاڑی رہے ہیں،جبکہ موجودہ کھلاڑیوں میں عبدالرزاق اچھا لگتا ہے۔

8) آج کے ملکی حالات کی گراوٹ کی وجہہ کیا ہے ?

کرپشن اور الٹریسی اور انصاف کی عدم دستیابی

اس بڑتی مہنگائی کی روک تھام کیسے کی جانا چاھیے آپ کی نظر میں?

ایمانداری سے کام کریں اور میرٹ پر لوگ لائیں جائیں۔
سود سے پاک بینکاری کو رواج دیا جائے،مصنوعی طریقوں سے معیشت کو سہارا نہ دیا جائے،اور تمام ملکی وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

بے شک آپ عورتوں کی عزت کرتے ہیں مگر ان کی ترقی اور آزادی کو آپ کس حد تک بہتر سمجھتے ہیں اور آج کی عورت باہر جاکر کام کرتی ہے کیا یہ ٹھیک ہے (ضرورت مند عورت کو چھوڑکر )بطور عورت چاھے کوئی بھی ہو ،اس کی بہتری کے لئے کیانصحت کریگے آپ ?

خواتین کے کام کرنے کے حق میں ہوں،اس کی سب سے بڑی وجہ خواتین پر ہونے والے مظالم ہیں،ان مظالم کی سب سے بڑی وجہ مردوں کی محتاجی ہے۔خودانحصاری سے خواتین میں اعتماد بھی آتا ہے اور ظلم کے سامنے کھڑا ہونے کا حوصلہ بھی ملتا ہے۔

کیا کبھی آپ نے ون اردو سے باہر مشاعرے میں کبھی حصہ لیا ہے ?

ایک تو میں شاعر نہیں ہوں اور اگر کچھ لکھنے کی کوشش کرتا ہوں تو ایسا نہیں ہوتا کہ عام لوگوں تک پہنچا سکوں۔مشاعرے میں جانا تو بہت دور کی بات ہے۔

کوثر بیگ
29-01-2011, 05:08 PM
ماظق بھائی بہت ہی عمدہ جواب عنایت فرمائے ہیں میں آپ کے خیالات سے بہت خوش ہوئی. اللہ آپ کو سدا ایسے ہی رکھے جوابات کا بے حد شکریہ

Saahil
29-01-2011, 05:08 PM
ساحل بھائی اور عروسہ سس کو سمجھتا ہوں میرے ہم مزاج ہیں،اگرچہ وہ دونوں آپس میں ہم مزاج نہیں لگتے۔

میں بھی آپ کے اور کاشفین جی کے بارے میں یہی سوچتا ھوں ، یقینا کاشفین جی بھی میرے اور آپ کے بارے میں یہی سوچتی ھونگی تو نتیجہ یہ نکلا کہ
;dواقعییییییییییییییی ہم تینوں ہم مزاج ھیں ۔۔۔۔

سب سے پہلے دوستی ساحل سے ہوئی اور آج تک برقرار ہے،اس کی وجہ صرف اور صرف ساحل کی خوش مزاجی اور توجہ اور پیار دینے کی عادت ہے،میرا کوئی کمال نہیں ہے۔

:);)یہ تو آپ کی محبت اور خوش اخلاقی ھے ۔۔۔۔

Saahil
29-01-2011, 05:14 PM
بہت اچھا اور مزیدار انٹریو جارھا ھے ماظق بھائی ۔۔۔
کچھ پوائنٹس کا گلدستہ آپ کے لیئے ۔۔۔

ایک چھوٹا سا معصوم سا سوال میری طرف سے بھی ۔۔۔۔یہ بھی اس لیئےکہ کہیں آپ ناراض نہ ھوجائیں ۔۔۔کہ ساحل نے کوئی سوال ہی نہیں کیا

اگر آپ اور آپ کا دوست کسی جنگل میں اکیلے جا رھے ھوں اور اچانک سامنے سے شیر آ جائے تو۔۔۔۔کیا آپ شیر سے تیز بھاگے گے یا اپنے دوست سے ۔۔۔۔؟

Durre Nayab
29-01-2011, 05:43 PM
bohot ache jawab diye hein Maziq bhai. . mein pehle sara intervew parh loon phir kuch sawal puchoon gi.

سمر
29-01-2011, 05:53 PM
بہت اچھا اور مزیدار انٹریو جارھا ھے ماظق بھائی ۔۔۔
کچھ پوائنٹس کا گلدستہ آپ کے لیئے ۔۔۔

انٹرویو پسند کرنے اور پوائنٹس کا شکریہ ساحل بھائی
اور مزید پوائنٹس کا بھی ابھی سے شکریہ

ایک چھوٹا سا معصوم سا سوال میری طرف سے بھی ۔۔۔۔یہ بھی اس لیئےکہ کہیں آپ ناراض نہ ھوجائیں ۔۔۔کہ ساحل نے کوئی سوال ہی نہیں کیا

اتنا معصوم سا سوال ہے،ایسے معصوم سوالوں کے جواب کے لیے اشفاق احمد کی خدمات لینی تھیں اگر وہ حیات ہوتے تو:)۔

اگر آپ اور آپ کا دوست کسی جنگل میں اکیلے جا رھے ھوں اور اچانک سامنے سے شیر آ جائے تو۔۔۔۔کیا آپ شیر سے تیز بھاگے گے یا اپنے دوست سے ۔۔۔۔؟

مجھے کیا کمزور سمجھا ہوا ساحل بھائی یا پھر میری صلاحیتوں پر شک ہے،آپ شیر کو لے آئیں،اپنے دوست کو میں لے آتا ہوں پھر دیکھ لینا ریس کون جیتتا ہے۔گولڈ میڈل میرا ہی ;dسمجھیں۔

*HURD*
30-01-2011, 06:34 PM
السلام علیکم

مظہر!
بہہہت مزہ ا رھا ھے آپ کا انٹرویو پڑھتے ھوئے۔

ایک سوال میری طرف سے بھی۔
آپ نے لکھا کہ آپ کی ماشاء اللہ دو بیٹیاں ھیں۔ اور دونوں ھی اپ کی لاڈلی ھیں۔
میرا سوال ھے کہ

ان دونوں میں سے آپ کے زیادہ قریب کون ھے؟

یعنی اگر ان سے پوچھا جائے کہ

ماما اچھی یا ڈیڈی/بابا؟
تو کون سی بیٹی بغیر جھجھک اور سوچ بچار کے فوراً کہے گی۔
ڈیڈی/بابا

عبداللہ!
آپ کا شکریہ کہ مظہر/ماظق بھائی کا انٹرویو ھم سب کے لئے شروع کیا۔
آپ کے لئے کچھ پوائنٹس

Samia Ali
30-01-2011, 06:42 PM
10)بے شک آپ عورتوں کی عزت کرتے ہیں مگر ان کی ترقی اور آزادی کو آپ کس حد تک بہتر سمجھتے ہیں اور آج کی عورت باہر جاکر کام کرتی ہے کیا یہ ٹھیک ہے (ضرورت مند عورت کو چھوڑکر )بطور عورت چاھے کوئی بھی ہو ،اس کی بہتری کے لئے کیانصحت کریگے آپ ?[/

لگتا ہے کوثر آپی مجھ سے ڈر گئیں ہاہاہا
آپی جی بے فکر ہو کر لکھیں میں اب کسی کو بھی کچھ بھی نہیں بولنے والی اس دن غصہ چڑھ گیا تھا اسلئے بول دیا تھا

کوثر بیگ
30-01-2011, 08:15 PM
لگتا ہے کوثر آپی مجھ سے ڈر گئیں ہاہاہا
آپی جی بے فکر ہو کر لکھیں میں اب کسی کو بھی کچھ بھی نہیں بولنے والی اس دن غصہ چڑھ گیا تھا اسلئے بول دیا تھا

بہنا جی آپ کب کی بات کررہی ہیں مجھے یاد ہی نہیں
مجھے جو پوچھنا تھا پوچھ چکی بلا چھچھک

Kashfeen
30-01-2011, 10:02 PM
ماشاءاللہ ماظق بھائی بہت مفصل اور تسلی بخش جواب دیا ہے آپ نے، مگر دریا کو کوزے کو میں بند کرتا ہوں اس ایک جملے میں۔

۔

سیارے کے نیچے دو نقاط ہوتے ہیں اور ستارے میں اوپر کی طرف دو نقاط ہوتے ہیں۔

;d

جیسے ہی میں نے سوال پڑھا تھا نا پچھلے پیج پر مجھے کھٹک گیا۔کہیہ ایویں نہیں پوچھا آپ نے ماظق بھائی سے۔اتنا زبردست کوزہ بند کیا ہے کہ ہنسی رک کے نہیں دے رہی تھی۔

Kashfeen
30-01-2011, 10:12 PM
جی ماظق بھائی اپنے کمپوزنگ گروپ کے یادگار دنوں کے بارے میں کچھ بتائیں۔ویسے تو میں بھی بتا سکتی ہوں لیکن انٹرویو اپکا ہے نا:)

ایک اور سوال فرض کریں آپ نے کوئی بزنس شروع کیا ہے۔اسے کامیابی سے چلانے کے لیے کس سے مشورہ لیں گے ۔
وہ جو اس بزنس میں ناکام ہو چکا ہے
یا وہ جو ابھی بہت کامیابی سے چلا رہا ہے۔

باقی سوال کچھ دیر میں

Maria Masood
31-01-2011, 04:59 AM
السلام علیکم۔۔
بہت اچھا اور دلچسپ انٹرویو جا رہا ہے ماظق بھائی۔۔مجھے سب سے زیادہ اس سوال کا جواب اچھا لگا۔۔۔:)

لوگوں کو کس ترازو مین تولتے ہیں ۔

اپنے ضمیر کے ترازو میں،جو چیز خود میں نہ ہو دوسرے میں ڈھونڈنا منافقت ہے۔

میرا بس ایک چھوٹا سا سوال۔۔
آپ کا نام مظہر ہے یا ماظق۔۔۔اگر ماظق ہے تو مظہر نک کیوں نہیں رکھا۔۔اور مظہر ہے تو ماظق کیوں بلاتے ہیں سب آپ کو؟???

سمر
31-01-2011, 11:10 AM
بہت شکریہ کوثر آپا،آپ جیسے اچھے لوگ ہوں تو کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا رہتا ہے۔ہمیشہ خوش رہیے
ماظق بھائی بہت ہی عمدہ جواب عنایت فرمائے ہیں میں آپ کے خیالات سے بہت خوش ہوئی. اللہ آپ کو سدا ایسے ہی رکھے جوابات کا بے حد شکریہ

سمر
31-01-2011, 11:18 AM
وعلیکم السلام
بہت شکریہ ہما بہنا
بڑی ابھی سات برس کی ہے تو زیادہ وہی قریب ہے،جہاں جاتا ہوں انگلی پکڑ کے ساتھ ہو لیتی ہے،میری کمی کو محسوس کرتی ہے۔
یہ الگ بات کہ جب بھی پوچھو ماما اور پاپا میں سے کون اچھا تو جواب ایک ہی آتا ہے۔۔۔۔۔۔ماما۔
السلام علیکم

ایک سوال میری طرف سے بھی۔
آپ نے لکھا کہ آپ کی ماشاء اللہ دو بیٹیاں ھیں۔ اور دونوں ھی اپ کی لاڈلی ھیں۔
میرا سوال ھے کہ

ان دونوں میں سے آپ کے زیادہ قریب کون ھے؟

یعنی اگر ان سے پوچھا جائے کہ

ماما اچھی یا ڈیڈی/بابا؟
تو کون سی بیٹی بغیر جھجھک اور سوچ بچار کے فوراً کہے گی۔
ڈیڈی/بابا

عبداللہ!
آپ کا شکریہ کہ مظہر/ماظق بھائی کا انٹرویو ھم سب کے لئے شروع کیا۔
آپ کے لئے کچھ پوائنٹس

سمر
31-01-2011, 11:34 AM
جی ماظق بھائی اپنے کمپوزنگ گروپ کے یادگار دنوں کے بارے میں کچھ بتائیں۔ویسے تو میں بھی بتا سکتی ہوں لیکن انٹرویو اپکا ہے نا

کمپوزنگ مشن میں سارے دوست بہت اچھے تھے،سب سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملا،آپ نے بھی ایک غلظی درست کروائی تھی۔۔۔ہ اور ھ والی۔
اس کے علاوہ یاز بھائی،امان بھائی ،عمران بھائی اور خسرو بھائی۔
بیہ سس ہمیشہ پرابلم کو جلدی سے سالوو کرتی تھیں۔سوبی میری طرح پورا پیچ ٹائپ کرتی تھی اور پھر لائٹ چلے جانے کی وجہ سے اکثر سبمٹ نہیں کر پاتی تھی،انہیں میں نے طریقہ بتایا تھا کہ بجائے پورا پیج ٹائپ کرکے سبمٹ کرنے کے تھوڑی تھوڑی لائینیں ٹائپ کر کے سبمٹ کرو اور ایڈٹ کر کے پیج کو ایسے ہی کمپلیٹ کر دیں۔
کمپوزنگ مشن سے ہٹ کر بھی کافی لوگ ہیں جن سے اچھی گپ شپ ہے اور جو ہمیشہ احترام دیتے ہیں۔سوبی سے کھیل ہی کھیل سیکشن میں بہت گپ شپ رہی بہت خیال کرتی ہے اور ہمیشہ میری بات مانتی ہے۔اللہ اسے ہمیشہ خوش رکھے۔آمین

ایک اور سوال فرض کریں آپ نے کوئی بزنس شروع کیا ہے۔اسے کامیابی سے چلانے کے لیے کس سے مشورہ لیں گے ۔
وہ جو اس بزنس میں ناکام ہو چکا ہے
یا وہ جو ابھی بہت کامیابی سے چلا رہا ہے۔

جی میں دونوں سے مشورہ کروں گا،کوشش کروں گا ان کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے پلاننگ کروں،باقی نتیجہ اللہ پر چھوڑ دوں گا ،جو اللہ کو منظور ہوا میرے لیے وہی بہتر ہو گا۔

سمر
31-01-2011, 11:53 AM
وعلیکم السلام
ہاہا۔۔۔۔۔یہ کوئی راز نہیں ہے سس۔
یہ لنک دیکھیں،آپ کو جواب مل جائے گا۔

http://www.oneurdu.com/forums/showpost.php?p=681395&postcount=3

السلام علیکم۔۔

میرا بس ایک چھوٹا سا سوال۔۔
آپ کا نام مظہر ہے یا ماظق۔۔۔اگر ماظق ہے تو مظہر نک کیوں نہیں رکھا۔۔اور مظہر ہے تو ماظق کیوں بلاتے ہیں سب آپ کو؟???

Durre Nayab
01-02-2011, 12:04 AM
بھیا جی یہ بتائیں کہ آپ کی نظر میں شادی شدہ زندگی بہتر ہے یا سنگل لائف۔ ۔ اور اس کی وجہ بھی بتائیں۔

آج سے دس سال بعد خود کو کہاں اور کس مقام پر دیکھتے ہیں۔

اگر آپ کو موقع دیا جائے کہ اپنے ملک کے لئے کچھ کریں تو کیا اور کیسے کریں گے۔

سمر
01-02-2011, 03:33 PM
بھیا جی یہ بتائیں کہ آپ کی نظر میں شادی شدہ زندگی بہتر ہے یا سنگل لائف۔ ۔ اور اس کی وجہ بھی بتائیں۔

میں سمجھتا ہوں کہ زندگی شادی کے بعد ہی شروع ہوتی ہے،شادی سے پہلے تو صرف بے فکری ہوتی ہے اور افکار کے بغیر زندگی بالکل ایسے ہے جیسے بارش کے بغیر بادل یا دھوپ کے بغیر سورج۔
زندگی امتحانوں سے خالی ہو تو ساکت ہو جاتی ہے۔شادی ایک امتحان ہے اور اسے کامیاب بنانا ہماری زمہ داری۔

آج سے دس سال بعد خود کو کہاں اور کس مقام پر دیکھتے ہیں۔

میں جیسا ہوں اس سے مطمئن ہوں۔

اگر آپ کو موقع دیا جائے کہ اپنے ملک کے لئے کچھ کریں تو کیا اور کیسے کریں گے۔

اللہ تعالیٰ نے تو ہم سب کو موقع دیا ہوا ہے،ہماری زندگی سے بڑھ کر اور کیا موقع ہو سکتا ہے،اسے صحیح سے گزاریں،اپنے فرائض یاد رکھیں تو پاکستان کو ہر قدم ہر لمحے فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔اگر اجتماعی سوچ کے ساتھ ہم آگے بڑھیں تو منزل کچھ ایسی دور نہیں۔

عبداللہ
01-02-2011, 05:21 PM
ماظق بھائی
آپ سے پہلے عالم لوہار کے ایک گانے جگنی کے حوالے سے ایک سوال پوچھا اب پھر اسی حوالے سے مزید سوال

1- لوہار صاب کا کہنے ھے کہ
کتے دے گل پٹا ھوئے تے وٹہ کوئی ناں مارے
آپ کے خیال میں انکا اس بات سے کیا مراد ھے نیز یہ بات ٹھیک ھے کہ نہیں

2- پھر وہ کہتے ھیں کہ
اے جوانی چار دیہاڑے خوشیاں نال ہنڈایے
کیا آپ کا جوانی کے متعلق یہی نظریہ ھے

3- وہ کہتے ھیں
"چنگے لیکھ نصیب جے ہوون تے ملدے یار پیارے"

آپ اس بات کے تناظر میں ون اردو اور یہاں کے دوستوں بالخصوص میرے متعلق کیا رائے رکھتے ھیں::)???

عبداللہ
01-02-2011, 06:35 PM
سونے جیسے چیز کو بھی پیتل کی تکڑی (ترازو) اور باٹوں میں تولا جاتا ھے
کیا یہ کھلا تضاد نہیں

آپ کا کیا خیال ھے

سمر
02-02-2011, 10:16 AM
ماظق بھائی
آپ سے پہلے عالم لوہار کے ایک گانے جگنی کے حوالے سے ایک سوال پوچھا اب پھر اسی حوالے سے مزید سوال

بھائی کیوں مجھے ماہر لوہاریات بنانے پر تُلے ہیں~۔

1- لوہار صاب کا کہنے ھے کہ
کتے دے گل پٹا ھوئے تے وٹہ کوئی ناں مارے
آپ کے خیال میں انکا اس بات سے کیا مراد ھے نیز یہ بات ٹھیک ھے کہ نہیں

جس سے کسی بھی قسم کے نقصان کا اندیشہ نہ ہو اسے بلاوجہ مارنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔دوسرے لفظوں میں یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ جو چیز کسی کی ملکیت ہو اسے زرا سوچ سمجھ کر ہاتھ لگانا،لوہاریات پر میری پی ایچ ڈی یہاں تک ہی ہے۔

2- پھر وہ کہتے ھیں کہ
اے جوانی چار دیہاڑے خوشیاں نال ہنڈایے
کیا آپ کا جوانی کے متعلق یہی نظریہ ھے

نہیں جی میرا نظریہ زرا مختلف ہے،جو بات ہمیں کسی بھی طرح بہتر پوزیشن میں لائے اسے اسی زمہ داری سے برتنا چاہیے،اسی لیے جوانی کی عبادات کو زیادہ پسندیدہ کہا گیا ہے۔

3- وہ کہتے ھیں
"چنگے لیکھ نصیب جے ہوون تے ملدے یار پیارے"
آپ اس بات کے تناظر میں ون اردو اور یہاں کے دوستوں بالخصوص میرے متعلق کیا رائے رکھتے ھیں

جی بالکل،میں ایسا ہی سمجھتا ہوں،اچھا دوست قسمت سے ملتا ہے اور اچھا دشمن اس سے بھی زیادہ قسمت والوں کو ملتا ہے۔

سمر
02-02-2011, 03:18 PM
سونے کو پیتل سے وزن کریں یا پلاٹینیم سے،سونا ،سونا رہتا ہے۔
آپ نے سنا یا پڑھا ہو گا کہ ایک بدکردار عورت نے ایک مرتے ہوئے کتے کو پانی پلایا،رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ والہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ اس عورت کو اس عمل کی وجہ سے جنت کا حقدار کر دیا گیا ہے۔یعنی سونے جیسا عمل کسی نیکوکار کے پاس ہو یا کسی بدکردار کے پاس اس سے فرق نہیں پڑتا۔
سونے جیسے چیز کو بھی پیتل کی تکڑی (ترازو) اور باٹوں میں تولا جاتا ھے

عبداللہ
02-02-2011, 03:55 PM
اوہ بہترین جواب اتنی گہرائی سے تو میں نے سوال ھی نہیں کیا تھا جتنا گہرائی سے جواب دیا لیکن جواب خوب دیا بھائی

سوال
اچھا یہ بتائیں کہ آپ کی طبیعت کچھ میسے کوٹے لوگوں جیسی کیوں واقع ھوئی ھے

سونے کو پیتل سے وزن کریں یا پلاٹینیم سے،سونا ،سونا رہتا ہے۔
آپ نے سنا یا پڑھا ہو گا کہ ایک بدکردار عورت نے ایک مرتے ہوئے کتے کو پانی پلایا،رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ والہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ اس عورت کو اس عمل کی وجہ سے جنت کا حقدار کر دیا گیا ہے۔یعنی سونے جیسا عمل کسی نیکوکار کے پاس ہو یا کسی بدکردار کے پاس اس سے فرق نہیں پڑتا۔

سمر
02-02-2011, 04:10 PM
ہاہا۔۔۔شکر ہے بات میسے تک رکھی ہے ،پھاپا کٹن نہیں کہا۔
;dبھائی جی آپ کو کیسے لگا کہ میں ایسا ہوں۔

سوال
اچھا یہ بتائیں کہ آپ کی طبیعت کچھ میسے کوٹے لوگوں جیسی کیوں واقع ھوئی ھے

عبداللہ
03-02-2011, 05:00 PM
ہاہا۔۔۔شکر ہے بات میسے تک رکھی ہے ،پھاپا کٹن نہیں کہا۔
;dبھائی جی آپ کو کیسے لگا کہ میں ایسا ہوں۔

اوہ بھائی یہ ٹرم تو صنف نازک کے لئے استعمال ھوتی چلیں آپ کہتے ھیں و آپکے لئے بھی استعمال کر لیتے ھیں ہمارا کیا جاتا ھے:p
میسنے کی تعریف بعد میں

سوالات : کزنز کیساتھ وقت گزارا کے ہمیشہ دے الگ ھی ھیں
انکے ساتھ وقت گزارنا کیسا لگتا ھے اور تھا
عید وغیرہ پر کزن مل کر ہلہ گلہ کرتے تھے یا پھر ایویں
بروز عیدی ملنے والی عیدی کا کیا کرتے تھے ویسے عیدی ملتی بھی تھی یا نہیں
کسی یادگار عید کا کوئی واقعہ تو سنائیں
کسی یادگار مار کا تذکرہ ھو جائے اباو اماں جان کے علاوہ
کبھی میل کزنز اور فی میل کزنز کی ٹیمیں بنا کر لطیفے سنانا ، انتاکشڑی وغیری قسم کی کھیلیں کھیلی
وغیرہ وغیرہ

سمر
03-02-2011, 06:41 PM
سوالات : کزنز کیساتھ وقت گزارا کے ہمیشہ دے الگ ھی ھیں
انکے ساتھ وقت گزارنا کیسا لگتا ھے اور تھا
عید وغیرہ پر کزن مل کر ہلہ گلہ کرتے تھے یا پھر ایویں

میرے ابو جی کی جاب دوسرے شہر میں تھی جس کی وجہ سے کزنز سے دور دور ڈیرے رہے،لیکن جتنا بھی ملتے تھے خوب ہلا گلہ کرتے تھے۔

بروز عیدی ملنے والی عیدی کا کیا کرتے تھے ویسے عیدی ملتی بھی تھی یا نہیں

عیدی ملتی تھی اور دوستوں کے ساتھ ادھر ادھر اڑا دیتا تھا،کسی کو ٹریٹ کر دیا کہیں سیر سپاٹے پر نکل گئے۔

کسی یادگار عید کا کوئی واقعہ تو سنائیں
کسی یادگار مار کا تذکرہ ھو جائے اباو اماں جان کے علاوہ

عیدیں یادگار ہی ہوتی ہیں،ایک بار عید پر سینما پر فلم لگی،کافی چرچے تھے،ہم کچھ دوستوں نے دیکھنے کا پرگروام بنایا،اب مسئلہ تھا ابو جی اجازت کیسے لی جائے،میرے ایک دوست نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں،وہ پوچھنے گیا اور بغیر پوچھے واپس آ گیا اور بولا مجھے ڈر لگتا ہے،پھر دوسرا دوست گیا اور پھر تیسرا لیکن کسی نے پوچھنے کی ہمت نہیں کی۔ٹائم گزرتا جا رہا تھا کہ اچانک ابو جی کمرے میں آئے اور بولے تم لوگوں نے فلم دیکھنی ہے،جاؤ دیکھ آؤ۔واپسی پر ابو نے صرف اتنا کہا کہ مجھے پتا چل گیا تھا تم لوگ کس مقصد کے لیے میرے پاس آ رہے تھے،میں اس طرح سینما میں فلمیں دیکھنے کا مخالف ہوں لیکن خوشی ہے کہ آپ لوگ چھپ کر نہیں گئے اس لیے تم لوگوں کو اجازت دی۔لیکن اسے روٹین مت بنا لینا۔

کبھی میل کزنز اور فی میل کزنز کی ٹیمیں بنا کر لطیفے سنانا ، انتاکشڑی وغیری قسم کی کھیلیں کھیلی

جی یہ سب کھیلیں کھیلتے رہے ہیں،یہ کیا بلکہ خالص لڑکیوں کی گیمیں بھی کھیلا کرتے تھے،زمین پر چاک کی مدد سے خانے بنا کر اور ایک لکڑی کے کسی ٹکڑے کو پاؤں کی ٹھوکر سے باہر نکلنے والی گیم تھی،اب مجھے اس کا نام یاد نہیں رہا۔

کوثر بیگ
03-02-2011, 06:55 PM
ہمارے پاس تو اس کھیل کو چیرکی بلا کہتے ہیں

بہت ہی اچھے سوالات ہیں اور اس سے بھی اچھے جوابات ہیں خصوصا سونے اور شادی والا جواب بہت لا جواب ہیں

سمر
05-02-2011, 02:58 PM
بہت شکریہ کوثر بہنا۔
ہمارے پاس تو اس کھیل کو چیرکی بلا کہتے ہیں

بہت ہی اچھے سوالات ہیں اور اس سے بھی اچھے جوابات ہیں خصوصا سونے اور شادی والا جواب بہت لا جواب ہیں

Durre Nayab
05-02-2011, 03:25 PM
بھیا جی یہ بتائیں کہ آپ کی نظر میں شادی شدہ زندگی بہتر ہے یا سنگل لائف۔ ۔ اور اس کی وجہ بھی بتائیں۔

میں سمجھتا ہوں کہ زندگی شادی کے بعد ہی شروع ہوتی ہے،شادی سے پہلے تو صرف بے فکری ہوتی ہے اور افکار کے بغیر زندگی بالکل ایسے ہے جیسے بارش کے بغیر بادل یا دھوپ کے بغیر سورج۔
زندگی امتحانوں سے خالی ہو تو ساکت ہو جاتی ہے۔شادی ایک امتحان ہے اور اسے کامیاب بنانا ہماری زمہ داری۔

آج سے دس سال بعد خود کو کہاں اور کس مقام پر دیکھتے ہیں۔

میں جیسا ہوں اس سے مطمئن ہوں۔

اگر آپ کو موقع دیا جائے کہ اپنے ملک کے لئے کچھ کریں تو کیا اور کیسے کریں گے۔

اللہ تعالیٰ نے تو ہم سب کو موقع دیا ہوا ہے،ہماری زندگی سے بڑھ کر اور کیا موقع ہو سکتا ہے،اسے صحیح سے گزاریں،اپنے فرائض یاد رکھیں تو پاکستان کو ہر قدم ہر لمحے فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔اگر اجتماعی سوچ کے ساتھ ہم آگے بڑھیں تو منزل کچھ ایسی دور نہیں۔

بہت خوب بھیا جی۔ ۔

اب کنواروں کے لئے بھی کوئی میسیج دے دیں تاکہ آگے کی زندگی کا کچھ آئیڈیا ہو۔ ۔

عبداللہ
07-02-2011, 03:00 AM
بھائی یہ سوال اسی سوال کی کڑی جس کا آپ نے جواب بہت گول کیا لیکن میں نے بھی تہیہ کیا ھے جواب لیکر چھوڑونگا۔

سوال: کہتے ھیں پہلی محبت اس پرانے مقدمے کی طرح ھے جسکا نہ تو فیصلہ آتا اور نہ ھی آدمی بری ھوتا ھے
اسی طرح سننے میں آیا کہ پہلی محبت ماتھے پر بنے اس محراب کی طرح ھوتی جس کی نماز کبھی قضا نہیں ھوتی

آپ کا میرے ان فلسفوں کے متعلق کیا خیال ھے۔
نوٹ: اگر اس موضوع اور انٹرویو سے جان چھڑانی ھے تو روایتی گول مول اور ڈپلومیٹک جواب سے اجتناب کیجئے گا ورنہ میں کچھ نہیں کر سکتا۔

سمر
07-02-2011, 06:43 PM
افسوس جب میں کنوارا تھا تو مجھے کسی شادی شدہ نے پیغام نہیں دیا تو میں کیسے دے دوں،کسی سے تو بدلہ لینا ہی ہے;d۔
بہت خوب بھیا جی۔ ۔

اب کنواروں کے لئے بھی کوئی میسیج دے دیں تاکہ آگے کی زندگی کا کچھ آئیڈیا ہو۔ ۔

Kashfeen
07-02-2011, 06:54 PM
بھائی یہ سوال اسی سوال کی کڑی جس کا آپ نے جواب بہت گول کیا لیکن میں نے بھی تہیہ کیا ھے جواب لیکر چھوڑونگا۔

سوال: کہتے ھیں پہلی محبت اس پرانے مقدمے کی طرح ھے جسکا نہ تو فیصلہ آتا اور نہ ھی آدمی بری ھوتا ھے
اسی طرح سننے میں آیا کہ پہلی محبت ماتھے پر بنے اس محراب کی طرح ھوتی جس کی نماز کبھی قضا نہیں ھوتی

آپ کا میرے ان فلسفوں کے متعلق کیا خیال ھے۔
نوٹ: اگر اس موضوع اور انٹرویو سے جان چھڑانی ھے تو روایتی گول مول اور ڈپلومیٹک جواب سے اجتناب کیجئے گا ورنہ میں کچھ نہیں کر سکتا۔

بھائی لوگ تو لٹھ لے کر بیحھے پڑ گئے ہیں۔کچھ کیجئے نا۔>:(

Saahil
07-02-2011, 07:01 PM
افسوس جب میں کنوارا تھا تو مجھے کسی شادی شدہ نے پیغام نہیں دیا تو میں کیسے دے دوں،کسی سے تو بدلہ لینا ہی ہے;d۔

:(:(:p:(یہ کیا بات ھوئی بھلا ۔۔۔۔؟

سمر
07-02-2011, 07:11 PM
حال افلاک و زمیں کا جو بتایا بھی تو کیا
بات وہ ہے جو تیرے دل کی بتائے کوئی

سوال: کہتے ھیں پہلی محبت اس پرانے مقدمے کی طرح ھے جسکا نہ تو فیصلہ آتا اور نہ ھی آدمی بری ھوتا ھے[/SIZE]
اسی طرح سننے میں آیا کہ پہلی محبت ماتھے پر بنے اس محراب کی طرح ھوتی جس کی نماز کبھی قضا نہیں ھوتی

سمر
07-02-2011, 07:13 PM
غسل میت کو شہیدوں کو ترے کیا حاجت
بے نہائے بھی نکھرتے ہیں نکھرنے والے

بھائی لوگ تو لٹھ لے کر بیحھے پڑ گئے ہیں۔کچھ کیجئے نا۔>:(

سمر
07-02-2011, 07:13 PM
جو گزرتے ہیں داغ پر صدمے
آپ بندہ نواز کیا جانیں

:(:(:p:(یہ کیا بات ھوئی بھلا ۔۔۔۔؟

Kashfeen
07-02-2011, 07:21 PM
غسل میت کو شہیدوں کو ترے کیا حاجت
بے نہائے بھی نکھرتے ہیں نکھرنے والے

;d

کیا بات ہے بھائی،آج کونسا دیوان پڑھتے رہے ہیں۔۔اور اس شعر کے ساتھ تو وہ اسمائلی ہونی چاہیئے تھی زبان دکھانے والی;)

Kashfeen
07-02-2011, 07:22 PM
جی ماظق بھائی اپنے کمپوزنگ گروپ کے یادگار دنوں کے بارے میں کچھ بتائیں۔ویسے تو میں بھی بتا سکتی ہوں لیکن انٹرویو اپکا ہے نا

کمپوزنگ مشن میں سارے دوست بہت اچھے تھے،سب سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملا،آپ نے بھی ایک غلظی درست کروائی تھی۔۔۔ہ اور ھ والی۔
اس کے علاوہ یاز بھائی،امان بھائی ،عمران بھائی اور خسرو بھائی۔
بیہ سس ہمیشہ پرابلم کو جلدی سے سالوو کرتی تھیں۔سوبی میری طرح پورا پیچ ٹائپ کرتی تھی اور پھر لائٹ چلے جانے کی وجہ سے اکثر سبمٹ نہیں کر پاتی تھی،انہیں میں نے طریقہ بتایا تھا کہ بجائے پورا پیج ٹائپ کرکے سبمٹ کرنے کے تھوڑی تھوڑی لائینیں ٹائپ کر کے سبمٹ کرو اور ایڈٹ کر کے پیج کو ایسے ہی کمپلیٹ کر دیں۔
کمپوزنگ مشن سے ہٹ کر بھی کافی لوگ ہیں جن سے اچھی گپ شپ ہے اور جو ہمیشہ احترام دیتے ہیں۔سوبی سے کھیل ہی کھیل سیکشن میں بہت گپ شپ رہی بہت خیال کرتی ہے اور ہمیشہ میری بات مانتی ہے۔اللہ اسے ہمیشہ خوش رکھے۔آمین

ایک اور سوال فرض کریں آپ نے کوئی بزنس شروع کیا ہے۔اسے کامیابی سے چلانے کے لیے کس سے مشورہ لیں گے ۔
وہ جو اس بزنس میں ناکام ہو چکا ہے
یا وہ جو ابھی بہت کامیابی سے چلا رہا ہے۔

جی میں دونوں سے مشورہ کروں گا،کوشش کروں گا ان کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے پلاننگ کروں،باقی نتیجہ اللہ پر چھوڑ دوں گا،جو اللہ کو منظور ہوا میرے لیے وہی بہتر ہو گا۔

جی بھائی بہت ہی یادگار دن تھے وہ بھی۔روز اس وقت میں بیہ آپ اور سوبی گپیں لگاتے تھے۔
وہیں تو صحیح سے پتہ چلا تھا کہ آپ میرے میلے میں بچھڑے بھائی ہیں۔
:)
اور اپکو ہم نے بہت بہت مس کیا تھا یعنی میں نے اور سوبی نے۔

اچھا ایک بات بتائیں کہ پچھتاوا زندگی میں کیا کردار ادا کرتا ہے
یعنی پازیٹو یا نیگیٹو
دوسرا یہ بتائین کہ دوستی کس وقت بوجھ بن جاتی ہے

سمر
07-02-2011, 07:25 PM
کسی اور کی پوسٹ کو کوٹ کرتا تو وہ اسمائیلی بھی لگا دینی تھی،آپ تو بڑی بہن ہیں،بس شعر پر ہی اکتفا کیجیے:)۔
;d

کیا بات ہے بھائی،آج کونسا دیوان پڑھتے رہے ہیں۔۔اور اس شعر کے ساتھ تو وہ اسمائلی ہونی چاہیئے تھی زبان دکھانے والی;)

Saahil
07-02-2011, 07:26 PM
جو گزرتے ہیں داغ پر صدمے

آپ بندہ نواز کیا جانیں

اچھا اچھا نواز کے کپڑوں پر داغ لگ گیا اور نواز کو نہیں پتا ۔۔۔۔

لیکن میرے سوال کا جواب کہاں گیا ۔۔۔۔۔؟

سمر
07-02-2011, 07:33 PM
پھر طلاطم میں لے گئیں موجیں
مجھ کو صورت دکھا کے ساحل کی

باقی جواب کل،ان شاءاللہ
اللہ حافظ

اچھا اچھا نواز کے کپڑوں پر داغ لگ گیا اور نواز کو نہیں پتا ۔۔۔۔

لیکن میرے سوال کا جواب کہاں گیا ۔۔۔۔۔؟

Kashfeen
07-02-2011, 07:41 PM
اوکے بھائی پھر بات ہوگی ان شاء اللہ

اللہ حافظ:)

عبداللہ
07-02-2011, 10:02 PM
:(:(:p:(یہ کیا بات ھوئی بھلا ۔۔۔۔؟

بھائی میں ایویں ھی انہیں میسنا نہیں کہتا
حضور میں یہ وصف بدرجہ اتم موجود ھے

غسل میت کو شہیدوں کو ترے کیا حاجت
بے نہائے بھی نکھرتے ہیں نکھرنے والے

اوہ شکریہ شکریہ اس تعریف کا ویسے میں نے کبھی غرور نہیں کیا اب بس جواب دیں

افسوس جب میں کنوارا تھا تو مجھے کسی شادی شدہ نے پیغام نہیں دیا تو میں کیسے دے دوں،کسی سے تو بدلہ لینا ہی ہے۔

یہ سراسر شدت پسندی ھے جی
آپ نے مشورہ نہیں مانگا تو اس میں ہمارا کیا قصور

بھائی لوگ تو لٹھ لے کر بیحھے پڑ گئے ہیں۔کچھ کیجئے نا۔>:(

اور آپ لوگوں کی پیچھے بیلن لیکر پڑ گئی ھیں
جو جناب جواب نہیں بتا رھے اسکا کچھ نہیں

حال افلاک و زمیں کا جو بتایا بھی تو کیا
بات وہ ہے جو تیرے دل کی بتائے کوئی

یہ مسائلِ تصوّف یہ ترا بیان غالب
تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا

HJaved
08-02-2011, 03:16 AM
ماظق بھائی اپنی کوئی پسندیدہ غزل سنائیں یعنی کہ لکھیں، ہیں جی۔

سمر
08-02-2011, 05:09 PM
بھائی میں ایویں ھی انہیں میسنا نہیں کہتا
حضور میں یہ وصف بدرجہ اتم موجود ھے

جو برائی تھی میرے نام سے منسوب ہوئی
دوستو کتنا برا تھا میرا اچھا ہونا

اوہ شکریہ شکریہ اس تعریف کا ویسے میں نے کبھی غرور نہیں کیا اب بس جواب دیں

آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پر
کیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں

یہ سراسر شدت پسندی ھے جی
آپ نے مشورہ نہیں مانگا تو اس میں ہمارا کیا قصور

کچھ تو اُس حُسن کو جانے ہے زمانہ سارا
اور کچھ بات چلی ہے مرے احباب سے بھی

اور آپ لوگوں کی پیچھے بیلن لیکر پڑ گئی ھیں
جو جناب جواب نہیں بتا رھے اسکا کچھ نہیں

اب سچ کہیں تو یارو ہم کو خبر نہیں تھی
بن جائے گا قیامت اک واقعہ ذرا سا

یہ مسائلِ تصوّف یہ ترا بیان غالب
تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا

چپ چاپ اپنی آگ میں جلتے رہو فراز
دنیا تو عرضِ حال سے بے آبرو کرے

بھائی میں ایویں ھی انہیں میسنا نہیں کہتا
حضور میں یہ وصف بدرجہ اتم موجود ھے

اوہ شکریہ شکریہ اس تعریف کا ویسے میں نے کبھی غرور نہیں کیا اب بس جواب دیں

یہ سراسر شدت پسندی ھے جی
آپ نے مشورہ نہیں مانگا تو اس میں ہمارا کیا قصور

اور آپ لوگوں کی پیچھے بیلن لیکر پڑ گئی ھیں
جو جناب جواب نہیں بتا رھے اسکا کچھ نہیں

یہ مسائلِ تصوّف یہ ترا بیان غالب
تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا

Saahil
08-02-2011, 05:20 PM
پھر طلاطم میں لے گئیں موجیں

مجھ کو صورت دکھا کے ساحل کی

:)اچھا یہ بات ھے ۔۔۔
پتا ھے کیا ۔۔!! ساحل کی صورت ھے ہی اتنی سوھنی کہ
چاند کے دھوکے میں ساحل کو دیکھ کر لوگ عید بھی بنالیتے ;)ھیں ۔۔۔

:(لیکن میرے سوال کا جواب اب تک نہیں آیا ۔۔۔۔؟

Saahil
08-02-2011, 05:20 PM
بھائی میں ایویں ھی انہیں میسنا نہیں کہتا
حضور میں یہ وصف بدرجہ اتم موجود ھے

میسنا کیا ھوتا ھے ۔۔۔۔؟

سمر
08-02-2011, 05:32 PM
اچھا یہ بات ھے ۔۔۔
پتا ھے کیا ۔۔!! ساحل کی صورت ھے ہی اتنی سوھنی کہ
چاند کے دھوکے میں ساحل کو دیکھ کر لوگ عید بھی بنالیتے ھیں ۔۔

اچھا تو پشاور میں لوگ اس لیے پہلے ہی عید منا لیتے ہیں۔:)

لیکن میرے سوال کا جواب اب تک نہیں آیا ۔۔۔۔؟

دل بہلتا ہے کہاں انجم و مہتاب سے بھی
اب تو ہم لوگ گئے دیدۂ بے خواب سے بھی
اے سمندر کی ہوا تیرا کرم بھی معلوم
پیاس ساحل کی تو بجھتی نہیں سیلاب سے بھی

:)اچھا یہ بات ھے ۔۔۔
پتا ھے کیا ۔۔!! ساحل کی صورت ھے ہی اتنی سوھنی کہ
چاند کے دھوکے میں ساحل کو دیکھ کر لوگ عید بھی بنالیتے ;)ھیں ۔۔۔

:(لیکن میرے سوال کا جواب اب تک نہیں آیا ۔۔۔۔؟

سمر
08-02-2011, 05:35 PM
:):):)
میسنا کیا ھوتا ھے ۔۔۔۔؟

عبداللہ
08-02-2011, 05:48 PM
میسنا کیا ھوتا ھے ۔۔۔۔؟

میسنے ، کھنے لوگوں کی ایک خاص قسم ھے
اب کھنے کیا ھونے یاد درج ذیل شعر سے واضح ھو جائے۔
اگر تشنگی نہ ھو تو پھر "کرتے ھیں کچھ"

یونہی موسم کی ادا دیکھ کر یاد آیا
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں

:):):)

;)>:(
دیکھا پھر میسنوں کی طرح بات گول کر گئے

سمر
08-02-2011, 06:10 PM
یونہی موسم کی ادا دیکھ کر یاد آیا
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں

یہ تو طوطا چمشی ہوئی جی،اب ایسا تو نہ سمجھیں مجھے۔

دیکھا پھر میسنوں کی طرح بات گول کر گئے

دنیا گول ہے،کیا یہ بھی میسنی ہوئی۔

دیکھا پھر میسنوں کی طرح بات گول کر گئے

سمر
08-02-2011, 06:28 PM
جی بھائی بہت ہی یادگار دن تھے وہ بھی۔روز اس وقت میں بیہ آپ اور سوبی گپیں لگاتے تھے۔

جی بالکل ایسا ہی تھا ورنہ تو آپ مجھے آج تک لڑاکا ہی سمجھتی رہتی،وہ دن تو بس خواب ہو گئے،بیہ تو اب آ بھی نہیں رہی اور سوبی بھی کم کم آ رہی ہے۔دعا ہے کہ یہ دونوں اور آپ بھی جہاں رہیں،ہمیشہ خوش رہیں۔آمین

اور اپکو ہم نے بہت بہت مس کیا تھا یعنی میں نے اور سوبی نے۔

جی میں نے بھی بہت مس کیا،اسی لیے تو واپسی ہوئی۔

اچھا ایک بات بتائیں کہ پچھتاوا زندگی میں کیا کردار ادا کرتا ہے
یعنی پازیٹو یا نیگیٹو

پچھتاوا اگر مداوا بن جائے تو پازیٹو ہی کہا جائے گا۔ویسے کسی بھی بات پر پچھتاوا ہمیں زندگی کو ٹھیک ڈھنگ سے برتنے کا احساس تو ضرور دلاتا ہے۔

دوسرا یہ بتائین کہ دوستی کس وقت بوجھ بن جاتی ہے

ہممم دوستی کبھی بوجھ نہیں بنتی،ضرورت بوجھ بن جاتی ہے۔
اب ہم پر منحصر ہے کہ اس ضرورت کو کس انداز میں لیتے ہیں،ہم کسی کی ضرورت پوری کر دیں یا کوئی ہماری تو دوستی پروان چڑھتی جاتی ہے نہیں تو خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھر جاتی ہے۔

عبداللہ
08-02-2011, 06:41 PM
یونہی موسم کی ادا دیکھ کر یاد آیا
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں

یہ تو طوطا چمشی ہوئی جی،اب ایسا تو نہ سمجھیں مجھے۔

میں نے کسی طوطی کو چشمہ نہیں پہنایا پھر یہ طوطا چشمی کیسے ھوئی

دنیا گول ہے،کیا یہ بھی میسنی ہوئی۔
جناب ھونے اور کرنے میں فرق ھے
زمین گول ھے جبکہ آپ بات گول کرتے ھیں

یونہی تو غالب نے نہیں کہا
ڈبویا مجھکو ھونے نے

Kashfeen
08-02-2011, 07:02 PM
;) >:(
دیکھا پھر میسنوں کی طرح بات گول کر گئے

عبداللہ باز آجاو اب ،خبردار میرے بھائی کو میسنا گھنا کہا ہو تو۔
خود ہو میسنے گھنے۔:p
یہ نہ ہو اب بیلن لے کر مجھے تمھارے پیچھے اانا پڑے۔۔>:(

عبداللہ
08-02-2011, 08:54 PM
عبداللہ باز آجاو اب ،خبردار میرے بھائی کو میسنا گھنا کہا ہو تو۔
خود ہو میسنے گھنے۔
یہ نہ ہو اب بیلن لے کر مجھے تمھارے پیچھے اانا پڑے۔۔

:o
میسنے کو میسنا ناں کہوں تو کیا کہوں >:(???
سو سیڈ لگتا ھے آجکل بیلن پر ہاتھ کچھ زیادہ ھی اٹھا ھوا ھے;)::)

Kashfeen
09-02-2011, 12:46 AM
:o
میسنے کو میسنا ناں کہوں تو کیا کہوں >:(
سو سیڈ لگتا ھے آجکل بیلن پر ہاتھ کچھ زیادہ ھی اٹھا ھوا ھے;)

ابھی ہاتھ میں لیا نہیں اسی لیے لوگ مٹر گشت نظر آرہے ہیں
:p
تم خود سوچو اس سےزیادہ تفصیل سے کیا لکھیں۔

عبداللہ
09-02-2011, 01:03 AM
ابھی ہاتھ میں لیا نہیں اسی لیے لوگ مٹر گشت نظر آرہے ہیں
:p
تم خود سوچو اس سےزیادہ تفصیل سے کیا لکھیں۔

لگتا ھے آجکل انہوں اور میرے کزنز پر کرفیو نافذ ھے اللہ خیر کرے!~
بچوں گھبرانا نہیں میری دعائیں آپکے ساتھ ھیں۔:)
جی جی تفصیل سے لکھنے کی کیا ضرورت ھے جب لوگ اتنے سمجھدار ھیں۔:p

Kashfeen
09-02-2011, 01:12 AM
لگتا ھے آجکل انہوں اور میرے کزنز پر کرفیو نافذ ھے اللہ خیر کرے!
بچوں گھبرانا نہیں میری دعائیں آپکے ساتھ ھیں۔:)
جی جی تفصیل سے لکھنے کی کیا ضرورت ھے جب لوگ اتنے سمجھدار ھیں۔:p

کچھ جلنے کی بو آرہی ہے:p

اور انہوں کو بیچ میں لانے کی ضرورت نہیں،وہ بھی یہاں کے ممبر ہیں۔

کہیں بیلن ہی نہیں چھپا دیں۔;d

اور تم اتنی ظالم ماں سمجھتے ہو مجھے:(
سو سیڈ ہاں

عبداللہ
09-02-2011, 01:21 AM
کچھ جلنے کی بو آرہی ہے

اور انہوں کو بیچ میں لانے کی ضرورت نہیں،وہ بھی یہاں کے ممبر ہیں۔

کہیں بیلن ہی نہیں چھپا دیں۔

اور تم اتنی ظالم ماں سمجھتے ہو مجھے
سو سیڈ ہاں

کچھ جلنے کا تو پتہ نہین البتہ "یہ دھواں سا کہاں سے اٹھ رھا ھے"???

اوہ بھیا میرا مطلب انکل جی معاف کردینا ویسے بیلن چپھانے کا کوئی فائدہ کیونکہ کیا چپھائے گیں کچن میں تو دوری کا ڈنڈا بھی ھوتا ھے~
کیا کیا چھپائے گیں لہذا آج ھو ھی جانے دیں جو ھونا ھے>:(

عبداللہ
09-02-2011, 01:42 AM
کتنی بری بات ہے نا میں بھی نہیں کر رہی آئیندہ سے مذاق
:(
لوگ دیواروں سے کر لیں باتیں

اوہ ہوں آپ کہاں میری باتوں میں آ گئی ہاں میری پوسٹ پر نہ جایئے گا وہ تو میں یونہی لکھا ھے میری طرف سے تواتر جواب موصول ھوتے رھینگے۔۔ :p
یہ ہلکا پھلکا مزاح ھی تو مزہ اس کے بغیر لوگوں نےدیواورں سے ٹکریں مارنی ھیں:o::)

اللہ حافط کل بات ھو گی بہت رات ھو گئی ھے:)
دیکھیں میں نے پوسٹ ایڈٹ کر دی آپ بھی ایڈت کر کے کوٹ سے وہ بات خارج کردیں

سمر
09-02-2011, 04:34 PM
غزلیں تو بہت سی پسند ہیں،سب سے زیادہ کون سی پسند ہے اس کا فیصلہ کرنا میرے لیے بڑا مشکل ہے،ہاں ایک شعر تو میرے سگی میں ہے پسند ہے اور ایک شعر یہ بھی پسند ہے۔

تم میرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا

علامہ کی یہ غزل بھی کافی پسند ہے

نگا ہِ فقر ميں شانِ سکندری کيا ہے
خراج کی جو گدا ہو وہ قيصری کيا ہے
فلک نے ان کو عطا کی ہے خواجگی کے جنہيں
خبر نہيں روش بندہ پروری کيا ہے
کسے نہيں تمنائے سروری ليکن
خودی کی موت ہو جس ميں وہ سروری کيا ہے
بتوں سے تجھ کو اۥميديں خدا سے نا اميدی
مجھے بتا تو سہی اور کافری کيا ہے
ماظق بھائی اپنی کوئی پسندیدہ غزل سنائیں یعنی کہ لکھیں، ہیں جی۔

عبداللہ
06-03-2011, 05:09 AM
اپنی تین اہم دعائیں تو بتائیں ۔
کہاں جانے کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں ۔

کس خواہش کی تکمیل تک زندہ رہنا چاہتے ہیں ۔
سفر انجوائے کرتے ہیں کہ بور ہوتے ہیں ۔
کن چیزوں کے بغیر گھر سے نہیں نکلتے
کبھی بن بلائے مہمان بنے ۔اگر مہمان بن بلائے آ جائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔
آپ ضروری کام میں بزی ہوں یا کوئی تنہائی کا دورہ آیا ہو اور مہمان آ جائیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے جو لطیفے آپکے متعلق لکھے ، اُن میں سے جو سب سے زیادہ پسند آیا وہ تو سنائیں (نیز یہ بتائیں غصہ تو نہیں آتا کیا )
آئینہ دیکھتے ہوئے کیا گنگناتے ہیں۔
میرے ساتھ گُلی ڈنڈا ، کانچیں(بانٹے) ، لگٹ (باڈی) کبڈی اور کرکٹ ، کھیلینا پسند کرینگے۔
اپنی ایک عادت جو بدلنا چاہتے ہوں ۔
اگر کوئی کہے کہ فلاں آپ کی برائیاں کر رہا تھا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر آپ کسی کی برائی کر رہے ہوں اور وہ اچانک آ جائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بڑی مشکل سے سوال چوری کئے ہیں، نیز مزید سوالات بھی ہیں اس لئے ذرا جلدی جواب عنایت کیجئے، عین نوازش ہو گی۔ اب بیگم نوازش علی نہ سمجھ لینا۔
ویسے کبھی ایسی خواہش دل میں جاگی کہ میں بھی ........

عبداللہ
07-03-2011, 12:22 PM
جواب ملنے کی اُمید رکھوں یا نہ۔???

عبداللہ
07-03-2011, 03:05 PM
ماظق بھائی ذرا یہ فل تو کریں۔

http://i51.tinypic.com/1i0i9e.jpg

http://i56.tinypic.com/23mpxm9.jpg

سمر
07-03-2011, 06:28 PM
اپنی تین اہم دعائیں تو بتائیں ۔

اسلام اور اپنے وطن کے لیے دعا۔
والدین کے لیے دعا۔
اپنی فیملی اور اپنے لیے دعا۔
اس کے علاوہ بھی سب کے لیے دعا مانگتا ہوں۔

کہاں جانے کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں ۔

گھر

کس خواہش کی تکمیل تک زندہ رہنا چاہتے ہیں ۔

اپنی زمہ داری احسن طریقے سے انجام دینے تک زندگی کی دعا کرتا رہتا ہوں۔

سفر انجوائے کرتے ہیں کہ بور ہوتے ہیں ۔

اگر سرسبز پہاڑی علاقے کا ہو تو ۔

کن چیزوں کے بغیر گھر سے نہیں نکلتے

سن گلاسز ساتھ لے جانے کی کوشش کرتا ہوں۔

کبھی بن بلائے مہمان بنے ۔اگر مہمان بن بلائے آ جائے تو۔۔

جانے سے پہلے فون کرتا ہوں،دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتا ہوں تا کہ اپنے کام نپٹا کر انہیں کمپنی دے سکوں لیکن اگر کوئی ایسے بھی آ جائے تو کبھی فیل نہیں کیا،مہمان اللہ کی رحمت ہوتے ہیں۔

آپ ضروری کام میں بزی ہوں یا کوئی تنہائی کا دورہ آیا ہو اور مہمان آ جائیں تو۔

اکثر ایسا ہوا ہے،کام بہت ضروری ہو تو بھی کوشش کرتا ہوں چھوڑ دوں۔

میں نے جو لطیفے آپکے متعلق لکھے ، اُن میں سے جو سب سے زیادہ پسند آیا وہ تو سنائیں (نیز یہ بتائیں غصہ تو نہیں آتا کیا )
آئینہ دیکھتے ہوئے کیا گنگناتے ہیں۔

لطیفے سارے اچھے ہیں۔
آئینہ دیکھتے ہوئے گنگناتا ہوں
کینا سوہنا مینوں رب نے بنایا،جی کرے ویکھدا رہواں

میرے ساتھ گُلی ڈنڈا ، کانچیں(بانٹے) ، لگٹ (باڈی) کبڈی اور کرکٹ ، کھیلینا پسند کرینگے۔

چھوٹا تھا تو ان میں سے کچھ کھیلتا تھا،اب تو نہیں کھیل سکتا۔معذرت

اپنی ایک عادت جو بدلنا چاہتے ہوں ۔

جلدی بھروسہ کرنے والی عادت۔

اگر کوئی کہے کہ فلاں آپ کی برائیاں کر رہا تھا تو۔

بتانے والے کو منع کروں گا مجھے نہ بتائے۔

اگر آپ کسی کی برائی کر رہے ہوں اور وہ اچانک آ جائے تو۔

آ جائے تو سامنے بھی وہی کہہ دوں گا۔ویسے میں کوشش کرتا ہوں کہ کسی کی غیر موجودگی میں کچھ نہ کہا جائے۔

........

سمر
07-03-2011, 06:30 PM
یہ فل نہیں کر سکتا،جو کچھ میری پروفائل میں ہے اسے کافی سمجھو۔

اور اس انٹرویو کا اور نہ کھینچوں،سبھی سوال جواب ہو چکے ہیں،مزید کی کوئی گنجائش نہیں بنتی:)۔

ماظق بھائی ذرا یہ فل تو کریں۔

http://i51.tinypic.com/1i0i9e.jpg

http://i56.tinypic.com/23mpxm9.jpg

عبداللہ
07-03-2011, 06:55 PM
اور اس انٹرویو کا اور نہ کھینچوں،سبھی سوال جواب ہو چکے ہیں،مزید کی کوئی گنجائش نہیں بنتی:)۔

اچھا ایک آخری جواب دے دیں۔

آپ اتنے روکھے روکھے سے کیوں ہو گئے ہیں۔:p
ہر وقت پکوڑا بنے پھرتے رھتے ہیں۔~

چھوٹا تھا تو ان میں سے کچھ کھیلتا تھا،اب تو نہیں کھیل سکتا۔معذرتارے کرکٹ تو کھیل ہی لینگے۔
اب مصباح سے بوڑھے تو نہیں ہو گئے۔ آپ۔