PDA

View Full Version : سعدیہ محمد آپی کا انٹرویو

KishTaj
28-11-2010, 07:41 PM
السلامُ علیکم
محترم ممبران! آج ہماری مہمان سعدیہ محمد آپی ہیں۔
السلامُ علیکم سعدیہ آپی۔
انٹرویو کے لئے بہت شکریہ۔
سوالات ابھی حاضر کرتی ہوں۔

KishTaj
28-11-2010, 07:44 PM
یہ رہے وہی بنیادی سوالات۔۔:)۔

آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتی ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟
کتنی مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتی ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟

KishTaj
28-11-2010, 07:46 PM
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتی ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

ون اردو پر کیسے آئیں؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئیں؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتی ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتی تھیں؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

KishTaj
28-11-2010, 07:47 PM
بچپن میں کیسی تھیں معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتی تھیں؟

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستی ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اُسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعہ جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

KishTaj
28-11-2010, 07:48 PM
باقی بعد میں۔۔۔ فی الحال ان کے جوابات دے لیجئے۔۔
پوائنٹس ۔۔۔ سب کو اطمینان سے دوں گی۔

SadiaMuhammad
28-11-2010, 07:51 PM
السلام علیکم

کش مش اتنے سوالات ایک ہی مرتبہ میں۔۔۔

او کے اب انٹرویو دینے کی آپ کی فرمائش مان لی ہے تو جواب بھی تو دینے ہوں گے نا۔۔۔۔۔

KishTaj
28-11-2010, 08:27 PM
السلام علیکم

کش مش اتنے سوالات ایک ہی مرتبہ میں۔۔۔

او کے اب انٹرویو دینے کی آپ کی فرمائش مان لی ہے تو جواب بھی تو دینے ہوں گے نا۔۔۔۔۔

جی جی بالکل ۔۔۔
ہی ہی ہی ہی ۔۔ شکریہ آپی

SadiaMuhammad
28-11-2010, 08:51 PM
آپ کا پورا نام؟
سعدیہ بشیر فاروقی

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
26 سال

آپکی تعلیم کتنی ہے؟
ایم ایس سی۔ بی ایڈ

کونسے ادیب پسند ہیں؟

موڈ پہ منحصر ہے۔۔۔ جو کہانی پسند آ جائے۔۔۔ عموماً ابنِ صفی، مظہر کلیم ایم اے، نسیم حجازی، طارق اسمٰعیل ساگر، عمیرہ احمد، نگہت عبداللہ، وغیرہ وغیرہ

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
شادی سے پہلے تدریس کے شعبے سے وابستہ تھی
اب گھر داری سے وابستہ ہوں۔۔۔۔۔۔۔

کہاں رہتی ہیں؟
سعودی عرب

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
میں اور میرے میاں۔۔۔۔

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
پانچ بہن بھائی ہیں ہم لوگ۔ میرا نمبر دوسرا ہے۔

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟
گھر میں۔۔۔۔۔ ون اردو پہ

کوئی ایسے لمحات یا دور جس کے لوٹ آنے کی خواہش ہو؟

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔۔
زندگی میں گزرا بہت سا وقت ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کا جی چاہتا ہے کہ وہ واپس آ جائے لیکن آج کل تو میرا جی چاہ رہا ہے کہ یہی وقت جو چل رہا ہے یہ ٹھیک ہے۔۔۔۔ الحمد للہ

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
اللہ پر مکمل بھروسہ رکھتے ہوئے اپنا پورا زور لگا کر ایمانداری سے محنت انسان کو اعلٰی مقام تک لے جاتی ہے۔ انسان کو اللہ پاک پہ یقین رکھتے ہوئے اپنی طرف سے کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہئیے اس کا اجر ضرور ملتا ہے۔

آپکا ستارہ کیا ہے ،کیا ستاروں پر یقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟

اب بقول ناعمہ اپیا کے میں چاند ہوں
تو سب ستارے ہی میرے ہوئے نا۔۔۔ کیا خیال ہے۔۔
ویسے تاریخ پیدائش کے حساب سے تو میرا خیال ہے کہ ورگو ستارہ ہے میرا۔۔
یقین۔۔۔۔۔ کوئی خاص نہیں بلکہ بالکل بھی نہیں لیکن کبھی کبھی پڑھ لیتی ہوں اس بارے میں۔

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
بہت کم۔

اخبار کون سا پڑھتےہیں اور کون سا صفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟
مجھے شروع ہی سے جنگ اخبار پسند اور انگریزی میں ڈان۔۔
بہت بچپن سے میں اپنے گھر میں اخبار دیکھتی آئی ہوں۔ جب ابھی اردو پڑھنا لکھنا شروع کی تھی تو ابو جی نے تبھی سے ہمیں بھی اخبار پڑھنے کی عادت ڈال دی۔
اور اب ماشاءاللہ میرے انہوں کو بھی شوق ہے تو بس آج کل ایکسپریس بھی پڑھتی ہوں۔
پہلا صفحہ، آخری صفحہ، سپورٹس صفحہ اور کبھی کبھی کوئی کالم۔

کتنی مذہبی ہیں؟
مذہبی۔۔۔ہممممم کوشش کرتی ہوں کہ اللہ پاک کے حکم کیے گئے فرائض کو پورا کر سکوں۔

قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آٹھ سال کی عمر میں۔ لیکن پڑھنے میں روانی روانی آتے ایک سال اور لگ گیا تو سمجھیے کہ نو سال کی عمر میں۔

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
گھر، ون اردو۔۔۔۔

زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟
پھر وہی بات کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔۔۔
جب طالبعلم تھی تو میں بس پڑھتے رہنا چاہتی تھی چاہے کوئی بھی فیلڈ ہو۔۔ لیکن جب میں بڑی ہوئی تو استاد بننے کا شوق ہوا مجھے اور الحمد للہ اللہ پاک نے میری اس خواہش کو پورا بھی کیا۔

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
زندگی۔۔۔۔۔ہممممم۔ اللہ پاک اور اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کے حصول کا سنہری موقع۔
اب یہ آپ پہ منحصر ہے کہ آپ یہ رضا کس طرح حاصل کرتے ہیں۔

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
ایک ایسا جذبہ جس میں اگر سچائی ہو تو انسان کی روح تک کو سیراب کر دیتا ہے۔

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
ایسا انسان
جو خوشی میں آپ کی ہونٹوں کی مسکراہٹ سے زیادہ آپ کے دل کی خوشی کو جان لے۔
جو دُکھ میں آپ کی خشک آنکھوں میں وہ آنسو دیکھ لے جو آپ کے دل پہ گرتے ہیں۔

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟
دوست۔۔۔۔ شاید کوئی بھی نہیں۔
اور شاید سبھی۔۔۔
میں آج تک کنفیوز ہی رہی ہوں اس معاملے میں۔۔۔
ہمممم وہی جو اوپر بیان کی ہے خوبی۔

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟
ہا ہاہا ہاہاہا رعب۔۔۔ رعب جمانے کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے جب کوئی آپ کی بات نہ مان رہا ہو۔ اس کی کبھی ضرورت ہی نہیں پڑتی میں سب چھوٹوں سے پیار سے کام نکلوا لیتی ہوں

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتی ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟
ایسا انسان جس سے اللہ راضی ہو۔ اس کے لیے کوشش کرتی ہوں کہ اللہ کی مخلوق کو راضی رکھوں۔۔

Ahmed Lone
28-11-2010, 09:04 PM
ماشاءاللہ
بہت خوب سعدیہ بہن

SadiaMuhammad
28-11-2010, 09:17 PM
آپ کے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
بہت سے اساتذہ ایسے ہیں جنہیں میں پسند کرتی ہوں۔۔
یہاں نام لیے تو بہت زیادہ ہو جائیں گے۔
لیکن میری ایک ایسی استاد تھیں جن کا نام مسز غلام فاطمہ ہے۔ وہ ایک ایسی استاد ہیں کہ مجھے آج لگتا ہے وہ علم کو پھیلانے کے لیے ٹیچنگ کرتی تھیں محض نوکری سمجھ کے نہیں۔

کونسا مضمون پسند ہے؟
بیالوجی۔۔۔۔۔

کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
ریاضی اور کیمسٹری۔
اور ان دونوں مضامین میں میرے نمبر سب سے زیادہ آتے تھے کیونکہ میں ان کو ایسے یاد کرتی تھی کہ دوبارہ نہ کرنا پڑے۔۔

اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
یہ کافی عجیب سوال ہے۔۔۔ اب میں کیا کہوں۔۔
میں تو ساری ہی خود کو پسند ہوں

بری ہوں یا بھلی ہوں میں اپنے لیے ہوں
میں خود کو نہیں دیکھتی اوروں کی نظر سے

اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
بہت زیادہ سونا۔۔۔۔۔ یا پھر چار چار پانچ پانچ دن نہ سونا۔۔۔

پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھے میں اور نمکین میں؟
مجھے زیادہ تر نمکین ڈشیں ہی پسند ہیں
مٹن کدو کا سالن
اور مٹن بھنڈی توری کا سالن

اور میٹھے میں سویاں

کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
سری پائے

پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
نیلے رنگ میں تقریباً تمام شیڈ ہی پسند ہیں خاص طور سے فیروزی اور رائل بلیو
اور سفید اور کالا میرے آل ٹائم فیورٹ رنگ ہیں۔

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
دھیمی دھیمی جو زیادہ دور تک نہ پھیلے۔

پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
شلوار قمیص اور لمبا دوپٹہ۔

دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
فجر کے بعد کا وقت مجھے بہت پسند ہے

قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
صبحِ صادق کا جب سورج نکل رہا ہوتا ہے۔

کس علم کو سب سے بہترین جانتی ہیں؟
کسی کو بھی نہیں۔

آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
میں خود۔۔۔۔

پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
میرا خیال ہے کہ والدین کے بعد سبھی ایک جیسے ہوتے ہیں

پسندیدہ شعر یا کہاوت؟

شعر
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
کپڑوں والی الماری اور بیڈ

ون اردو پر کیسے آئیں؟
عمران سیریز کی تلاش میں۔

کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئیں؟
ہمممم پہلے تو ناولز کہ یہاں مجھے سب ناولز میسر تھے۔
پھر آہستہ آہستہ یہاں کے بہت سے لوگوں کی محبت۔۔ جن میں بہت سے ممبرز شامل ہیں۔
میری دعا ہے کہ اللہ پاک سب کو اپنی امان میں رکھیں اور خوشیوں سے نوازیں۔
اور تیسری چیز یہ کہ مجھے مصروف رکھتا ہے ون اردو۔

ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
مہرو سے ، ہوشربا سس سے، اور ایک ممبر تھیں فاطمہ ان سے۔
مجھے کچھ چیزیں سمجھ نہیں آرہی تھیں جو میں نے ان سے پوچھتی تھی۔

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتی ہیں؟
میں نے کبھی کسی سے اتنے کلوز ہو کے بات ہی نہیں کہ میں سمجھ جاوں کہ کون مجھ سا ہے۔۔۔ مگر کبھی کبھی مجھے ساحرہ اور گل دی اپنے جیسے لگتی ہیں۔

ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
ابھی تک کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔

اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھر اور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتی تھیں؟
اب تو صرف ون اردو۔ اس سے پہلے اتنا فارغ وقت ہی نہیں ہوتا تھا۔

ون اردو پر کون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
شاعری کا۔۔۔
اور جاسوسی ناولز کا۔۔۔۔

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟ اگر ہیں تو کن سے؟
متاثر۔۔۔۔ بہت سے ممبرز ہیں جن کی بہت سی کنٹری بیوشنز ہیں اس فورم کے لیے ان سب کو اچھا سمجھتی ہوں۔۔۔
اب آپ سے متاثر ہونا کہہ لیں یا کچھ بھی۔

یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ہممممم حنا رضوان سے اور ناعمہ اپیا سے۔

ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
شاعری کا فورم پسند ہے
اور ڈسکشن والا فورم اس وقت پسند نہیں آتا جب فضول باتوں پہ بحث کرتے ہوئے ممبران کافی فضول باتیں کر جاتے ہیں۔

کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
نہیں کوئی کمی نہیں۔ اٹس او کے

ون اردو کی کیا چیز سب زیادہ پسند ہے؟
سب ہی اچھا ہے۔۔

آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
انسان کو مصروفیت کا اچھا سامان مہیا ہو جاتا ہے۔۔۔ بہت سے فضول کاموں اور باتوں سے نجات مل جاتی ہے۔ جس طرح کو موڈ ہو اس طرح کا ماحول مل جاتا ہے۔۔ اگر آپ اداس ہیں تو خاموشی سے سارا فورم چھان ماریں
اور اگر ہنسی کے موڈ میں ہیں تو کسی بھی گپ شپ کے تھریڈ میں گھس جائیں۔۔

Samia Ali
28-11-2010, 09:20 PM
انٹرویو کے لئے شکریہ سعدیہ سس آپ تو ایویں سوچ رہی تھیں کہ کوئی نہیں پڑھے گا دیکھیں میمبرز آنا شروع ہو گئے ہیں
اور کش بچی بہت بہت شکریہ

دانیہ
28-11-2010, 09:34 PM
آہا سعدیہ کا انٹرویو۔۔۔۔گڈ جاب کش مش

SadiaMuhammad
28-11-2010, 10:03 PM
بچپن میں کیسی تھیں معصوم یا شرارتی؟
معصوم بھی اور شرارتی بھی۔۔
معصوم تھی کیا ہوں ابھی بھی۔۔۔۔ شروع ہی سے بیبی بچی ہوں بس امی جی نے جیسے کہہ دیا ویسے ہی کرنا ہے۔ بلکہ امی جی سے زیادہ میں ابو جی کی کہی باتوں کی زیادہ کئیر کرتی تھی کہ کہیں ان سے الٹ نہ ہو جائے۔۔

شرارتی بھی تھی لیکن ایسی شرارتیں کہ کسی کو تکلیف نہ ہو۔

بچپن کیسا گزرا؟
الحمد للہ بہت اچھا۔۔۔۔

کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
ہا ہا ہا پٹائی تو شرارت نہ کر کے بھی کروائی ہے۔۔۔ بھائی شرارت کرتے اور میں پھنس جاتی۔ امی جی کے جوتے یا چمٹے کا نشانہ بن جاتی اور بھائی بھاگ لیتے۔۔۔

پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
ایوریج سے تھوڑی سی اچھی۔

کیا اسکول جانے میں ضد کرتی تھیں؟
نہیں۔۔ بلکہ مجھے اسکول جانا بہت اچھا لگتا تھا۔ میری امی جی کہتی ہیں کہ میں نے انہیں ایک دن بھی تنگ نہیں کیا اسکول جانے کے معاملے میں۔

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
جب میرے حد سے زیادہ عزیز اور اکلوتے ماموں جان کی وفات ہوئی تھی۔ آج بھی مجھے وہ دن ایک ایک جزئیات کے ساتھ یاد ہے۔

کوئی ایسا خوشگوار واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستی ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرور آ جاتی ہو؟
ہمممممم۔۔۔۔ جس دن میری شادی ہوئی۔۔ میں اپنی خالہ جان کے گھر میں بیٹھی تھی۔۔ دلہن بن کے۔۔ میرے چاچو جی آئے انہوں نے ایک کتابچہ سا میرے سامنے کیا اور کہا چل میری بچی ذرا جلدی سے یہاں یہاں سائن کر دے۔۔۔ انہوں نے اتنی جلدی جلدی کہا کہ میں کچھ نہ سمجھتے ہوئے سائن کرتی چلی گئی۔۔۔ جب وہ سائن کروا چکے تو مجھے ساتھ لگایا اور مبارک دی۔۔ اور میں ہکا بکا کہ ہیں جی یہ کیا۔۔۔۔
تھوڑی دیر میں سمجھ آیا کہ یہ تو نکاح کے سائن تھے۔۔ بعد میں میری خالہ نے بتایا کہ چاچو کمرے کے باہر کھڑے ہو کے اچھے سے رو لیے پھر کمرے میں جلدی جلدی سائن کروایے اور چلے گئے۔۔ تا کہ میں رووں نا۔۔۔۔

کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اُسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک جگہ پڑھانے کا فیصلہ کیا تھا وہاں کی پرنسپل کی لگن کی تعریف سن کے لیکن۔۔۔۔۔ زندگی بھر یاد رہے گا کہ وہ عورت کتنی کرپٹ پرنسپل تھی۔۔۔۔

ایک ایسا واقعہ جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
بہت سے ہیں کیا کیا بتاوں۔۔۔

SadiaMuhammad
28-11-2010, 10:04 PM
ماشاءاللہ
بہت خوب سعدیہ بہن

شکریہ احمد بھائی
خوش رہیں آباد رہیں شاد رہیں آمین

SadiaMuhammad
28-11-2010, 10:05 PM
انٹرویو کے لئے شکریہ سعدیہ سس آپ تو ایویں سوچ رہی تھیں کہ کوئی نہیں پڑھے گا دیکھیں میمبرز آنا شروع ہو گئے ہیں
اور کش بچی بہت بہت شکریہ

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی فکر کہ جو جو پڑھے گا ہنسے کا بھی اور بور بھی ہو گا

SadiaMuhammad
28-11-2010, 10:06 PM
آہا سعدیہ کا انٹرویو۔۔۔۔گڈ جاب کش مش

واہ دانیہ سس بھی پڑھنے آگئیں۔۔۔

SadiaMuhammad
28-11-2010, 10:07 PM
باقی بعد میں۔۔۔ فی الحال ان کے جوابات دے لیجئے۔۔
پوائنٹس ۔۔۔ سب کو اطمینان سے دوں گی۔

لیجیے کشمش گڑیا۔۔۔۔ آپ کے ان سوالات کے جوابات دے دیے میں نے۔۔۔ اور کوئی فرمائش

KishTaj
28-11-2010, 10:08 PM
ماشااللہ
کیا رفتار پائی ہے۔۔۔
دل خوش کردیا جی

SadiaMuhammad
28-11-2010, 10:10 PM
ماشااللہ
کیا رفتار پائی ہے۔۔۔
دل خوش کردیا جی

میں نے سوچا کہ کش مش نے اتنی محنت سے سوالات پیسٹ کیے ہیں تو تھوڑا سا وقت لگا کے جواب بھی دے دوں۔۔۔۔

KishTaj
28-11-2010, 10:10 PM
لیجیے کشمش گڑیا۔۔۔۔ آپ کے ان سوالات کے جوابات دے دیے میں نے۔۔۔ اور کوئی فرمائش
کاپی پیسٹ کردوں یعنی مزید بھی ۔۔ بہت شکریہ آپی
گڑیا کے ساتھ لیجئے ۔۔ ہاہاہا تم سے مخاطپ کرلیجئے آپی;d۔

KishTaj
28-11-2010, 10:11 PM
میں نے سوچا کہ کش مش نے اتنی محنت سے سوالات پیسٹ کیے ہیں تو تھوڑا سا وقت لگا کے جواب بھی دے دوں۔۔۔۔

واہ واہ ۔۔ کیا کہنے ہیں آپ کے۔۔
ابھی مزید محنت کرتی ہوں میں بھی پھر۔۔;d۔

SadiaMuhammad
28-11-2010, 10:13 PM
بس یہ آگے پیچھے ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی کہیں محنت لمبی نہ ہو جائے۔۔۔۔

KishTaj
28-11-2010, 10:18 PM
چوڑیاں، مہندی اور میک اپ میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہو تو کیا لیں گی۔
کیا کسی کا دیا دکھ جلد بھول جاتی ہیں۔۔۔یا کبھی نہیں بھول پاتی ہین۔۔۔مثال کےطور پر دھوکہ وغیرہ۔۔۔
کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کتی ہیں؟
اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکی ہیں۔۔۔؟
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہیں؟
کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔پکنک پر جاتی ہیں؟
کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے
کونسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتی ہیں؟
کرکٹ دیکھتی ہیں؟ ۔۔۔کونسا کرکٹر پسند ہے؟
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔~۔
آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔تو آپ کیا کرتی ہیں؟کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتی ہیں یا وہاں سے چلی جاتی ہیں یا خاموشی سے سنتی رہتی ہیں یا مذید غصہ دلاتی ہیں;d؟
کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں؟
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گی؟
کسی کے تھپڑ لگایا ہے;d؟
پانی کیسے پیتی ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔یا۔۔

روٹی پکانا آتی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔روٹی پکانا کیسے سیکھی تجربات کیسے رہے۔۔۔کیا کیا گزری اگر
چاہیں تو شئر کریں؟
کارٹون دیکھتی ہیں؟ کونسا پسند ہے؟
بچپن میں کہانیاں سنتی یا پڑھتی تھیں بچوں والی ۔۔۔
صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گی؟
جب بیمار ہوتی ہیں تو کیا چڑچڑی ہوجاتی ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلتی ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
کچن میں ماچس استعمال کرتی ہیں یا لائٹر؟
گھر داری کے کونسے کاموں ے بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں ذیادہ؟
بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گی؟
نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹی رہتی ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟
قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتی ہیں یا ایسے ہی؟
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتی ہیں یا؟

KishTaj
28-11-2010, 10:19 PM
اور اب کاپی پیسٹ ۔۔۔ ۔اسی لئے کوئی غلطی ہو تو سوری معافی شافی وغیرہ

خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟
خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟
خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟
کتنے دوست ہیں عام زندگی میں اور انٹرنیٹ پر؟ بہترین کون ہے؟
تنہائی میسر آتی ہے، اگر آتی ہے تو کیا سوچتی ہیں؟
سٹارز پر یقین رکھتی ہیں؟
پسندیدہ اقوالِ ذریں؟
کس طرح کے لوگ پسند ہیں؟
ہمارے سسٹم کی بنیادی خامیاں آپ کی نظر میں؟
حالات حاضرہ پر کوئی تبصرہ؟
کوئی ایسی عادت جسے چھوڑنا چاہیں...
زندگی کا آپ کے نزدیک مطلب اور مقصد کیا ہے....
کبھی زندگی بُری لگی؟

غصے میں کسی کا سر پھاڑنے کو دل چاہتا ہے؟
آپ کا پسندیدہ پاکستانی لیڈر؟
آپ نے پاکستان میں رہتے ہوئے کبھی ووٹ ڈالا؟
کسی کی قابلیت جانچنے کا بہترین ذریعہ آپ کی نظر میں؟
کس طرح کے لوگ نا پسند ہیں؟
دوسروں کی وہ عادت جو آپ کو بہت ذہر لگتی ہو۔۔میرا مطلب بُری؟
کوئی ناقابل فراموش واقعہ؟
آپ کی زندگی کا اب تک سب سے بہترین لمحہ؟
آپ کو اگر کسی جگہ سے اچھا ریسپانس نہ ملے تو اس صورت میں آپ کیا کرتی ہیں

کون سے عوامل (طریقہ،چیزیں) آپ کے خراب مزاج کو فورا سے ٹھیک کردیتے ہیں؟
آپ کے دوست خود بخود بن جاتے ہیں یا آپ شعوری کوشش کرتی ہیں؟
ٓآپ دوستی کن شرائط پہ کرتی ہیں؟
آپ اچھی رازداں ہیں یا نہیں؟
گھر والوں سے دور رہتی ہیں تو کس کو سب سے ذیادہ مس کرتی ہیں؟
میٹرک کرنے تک آپ کیا بننا چاہتی تھیں اور پھر انٹر میڈیٹ کے بعد اور اب جب کہ آپ تعلیم سے فارغ ہو چکی ہیں تو جو بن چکی سو بن چکی اور کیا بننا چاہتی ہیں۔ اگر آپ کے اپنے اختیار میں ہوتا تو کونسے شعبہ میں جانا پسند کرتیں۔
آئینہ دیکھ کے پہلا خیال کیا آتا ہے؟
زندگی میں وہ کونسی خواہش ہے جو پوری نہ ہوسکی؟

آپ کاسب سے بڑا دشمن کون ہے؟
پاکستان کے بارے میں کیا خیال ہے؟
کس چیز سے پیار ہے اور کیوں؟
اچھا سنا ہے پیچھے دیکھنے سے لوگ پتھر ہو جاتے ہیں۔۔۔ کیا آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی ایسا لمحہ جو آپکو پتھر کر سکتا ہے؟
گر آپ کی جاسوسی پہ کسی کو لگا دیا جائے تو آپ کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟
اچھا اگر کوئی یہ کہے کہ فلاں آپ کی برائیاں کر رہا تھا تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟
وه كون شخص هے جسكے نقش و قدم پر آپ چلتی هيں یا چلنے کی خواہش ہے؟

آپ اپنی سالگرہ کے دن کو اہمیت دیتی ہیں؟
آپ کا یہ خاص دن کس طرح گزرتا ہے؟
آپ کو اس دن سب سے پہلے کون وِش کرتا ہے؟
اس دن کس کی وِش کا سب سے زیادہ انتظار رہتا ہے؟ ( اگر یہ سوال بہت ذاتی لگے تو بے شک گول کر جائیں)
کوئی یادگار تحفہ جو اب تک سنبھال کے رکھا ہو؟
اس دن تحفے میں کیا لینا اچھا لگتا ہے؟
پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں میں چبھتاہے تب آپ کیا کرتی ہیں؟
کچن میں کام کرتے وقت ساتھ ساتھ بکھیرا سمیٹتی ہیں یا خوب گندا کرتی ہیں؟
پورے گھر میں آپ کی پسندیدہ جگہ؟
آپ کی چھٹی حس کس حد تک شارپ ہے؟
کیا پھولوں، رنگوں اور اس طرح کی دوسری چیزوں سے جن پر باقاعدہ ریسرچ کے بعد انسانی نفسیات جاننے کے کچھ نتائج سامنے آئے ہیں۔۔۔آپ اس چیز پر یقین رکھتے ہیں۔۔؟ مطلب کہ ہم ان کی مدد سے انسانی شخصیت کے کسی پہلو کو سمجھنے کا دعوا کرسکتے ہیں؟
اپیا فرض کرتے ہیں کہ آپ کو ہر صبح گدو بیراج کے دروازے کھولنے پر لگا دیا جائے تو ۔۔ ؟
آپ کی کوئی عجیب وغریب خواہش ؟
کن چیزوں پر روپیہ دل کھول کر خرچ کرتی ہیں؟
آپ کو کچھ جمع کرنے کا شوق ہے بھی کہ نہیں؟

KishTaj
28-11-2010, 10:21 PM
اگر آپ کسی انسان کو بہت برا تصور کرتی ہیں تو کیا اس کا برملا اظہار کرتی ہیں۔ جبکہ عموما" دیکھا گیا ہے کہ انسان جن کے متعلق اچھی سوچ رکھتا ہے ان سے حال دل کہنے میں عموما" گھبراتا ہے (یہ آپ کے فیملی میمبرز اور دوست بھی ہو سکتے ہیں)۔

ون اردو پر کون سی شخصیت آپ کے لئے "نا قابل یقین" ہے۔ یا اس کی کوئی عادت یا کام-

اگر ون اردو اور اپنے کسی قریبی دوست میں سے کسی ایک کو چننا پڑے تو آپ کیا چنیں گی۔ ( فیصلہ تو مشکل ہی ہو گا)۔

کیا کبھی ایسا محسوس ہوا کہ ون اردو نہ ملتا تو کیا ہوتا؟؟

روتے ہوئے اگر ٹشو باکس سامنے یا آس پاس نہ ہو تو کیا استعمال کرتی ہیں ؟

رونے کے بعد اگر کوئی چہرہ دیکھ لے تو اس سے سچ بتا دیتی ہیں کہ روئی تھیں یا ہائیڈ کر جاتی ہیں؟

مینڈک ، سانپ ، کاکروچ ، چھپکلی ، ارتھ وارم ۔ ان میں سے کوئی ایک آپ کو تحفے میں دوں تو کیا لینا چاہیں گی؟

تعلیم اور جاب ساتھ ساتھ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے ٹائم کو مینج کرنا اور بعض دفعہ سخت محنت اور کوشش کے باوجود کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جسکا نتیجہ ناکامی ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پل آیا ہے تو اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے
بہت مایوس ہوتی ہیں؟

یا

پہلے سے زیادہ محنت کرنے کا عزم کرتی ہیں ؟

ہر انسان میں بہت سی عادتیں ہوتی ہیں کچھ اچھی اور کچھ بری ذرا یہ بتائیں کہ کون ایسی عادت ہے جو اب تک آپ کوشش کے باوجود نہیں ترک نہیں کر سکیں؟

اور کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکیں؟

آج کے حالات و واقعات کی بیس پر اپنے آنے والے کل کے بارے میں کچھ سوچتی ہیں؟ (میرا مطلب فیوچر پلاننگ کرتی ہیں)

اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گی ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گی)

آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔

اب ذرا یہ بتائیں کہ اخلاقی ذمہ داری اور مذہیبی ذمہ داری میں سے اگر انسان کسی ایک سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟

جب اتنے کلوذ رشتے ہوں تو کیا انکو یوں ایسی وجہ بیاں کر کے راہ فرار اختیار کی جائے تو کیا پھر بھی خوشخال زندگی گزاری جاسکتی ہے ؟

انسانی زندگی ایک بہت سادہ اصول کے تحت چلتی ہے Give and Take کیا کہتی ہیں اس اصول کے بارے میں کیا یہ تین لفظوں کے اصول پر عمل کرنا اتنا ہی سادہ اور آساں ہے ؟

وہ کون سی جگہ/مقام/ کام/ ایسا ہے جس/جہاں کو/پر کرنے /جانے کو آپ کا کبھی دل نہیں کیا مگر مجبورا جانا پرٹا ہے ؟

کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتی ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال کئے تھے نہ تو تھوڑا سی تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )

آپ کنجوس ہیں یا فراغ دل ہیں ؟

اپنے آپ کو سب کے سامنے کوئی مشورہ یا کوئی نصیحت یا صلاح دینا چاہیں گی؟

اچھا کھانا پکانے کے لیے ۔ بندے کو کس چیز میں ماہر ہونا چاہیے ۔ کوکنگ جواب نہیں اس کا۔۔

اگر گھر میں مہمان آجائیں ۔اور ان کی مہمان نوازی کے لیے آپ فوری طور پر کیا کریں گی۔ جبکہ گھر میں کچھ بھی نہیں ہے۔ اب یہ نہ کہہ دینا کہ بازار سے منگا لوں گی۔

KishTaj
28-11-2010, 10:23 PM
کوئی ایسا کام جو آپ چاہیں کہ آپ مرنے سے پہلے کریں؟

کوئی ایسی بات جو آپ چاہیں کہ میں مان لوں؟

کوئی اچھا سا میسج جو صرف میرے لیے ہو؟

ڈانٹ کا ایک خاص جملہ کیا بولتی ہیں؟

شہر سے باہر جاتے ہوئے کون سی 2 چیزیں خاص دھیان سے ساتھ لے جائیں گی؟

ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ میں سے کوئی ایک چیز پسند کریں تو کیا؟

گھڑی باندھتی ہیں ہاتھ پر؟ اگر نہیں تو ٹائم کیسے دیکھتی ہیں۔ اور کیا بار بار وقت دیکھنے کی عادت ہے؟

شولڈر بیگ میں کیا کیا گھسایا ہوتا ہے؟

آئسکریم بیڈ میں بیٹھ کر کھانے کا زیادہ مزا آتا ہے کہ ہیٹر کے قریب

اپنے سے زیادہ کوئی خوبصورت عورت دکھے تو جیلسی محسوس کرتی ہیں کہ دل سے تعریف کر دیتی ہیں؟

دن کا کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟

آپ کچن میں ہوں کوئی کمرے سے آواز دے تو وہیں سے جواب دے کر پوچھ لیتی ہیں کہ کمرے میں یا اس شخص کے پاس جا کر؟

ماں جی آپ کو کیسے ڈانٹتی ہیں؟

ماں جی کو آپ کی کون سی عادت شدید نہ پسند ہے؟

کون سی ایسی بات ہے جو آپ چاہ کر بھی نہیں کر پاتیں؟

روزمرہ کے کاموں میں کون سا کام شدید نا پسند ہے؟

KishTaj
28-11-2010, 10:23 PM
اگر آپ کو سزا دینی ھو تو؟
لڑکے اور لڑکیوں کی پسندیدہ اور ناپسندیدہ عاد ات؟
زندگی کب خوبصورت لگی اور کب بدصورت؟
ماں کیا ھے؟
کون سا ملک بہت پسند ھے اور کون سا ناپسند؟
کبھی جھوٹ بولا؟ اگر ہاں تو کب؟
کیا آپ سٹریٹ فارورڈ ھو؟
کسی کو دعا دینی ھو تو کیا کہتی ہیں؟ (کیا الفاظ استعمال کرتی ہیں؟)
دنیا میں سب سے پیارا رشتہ? وجہ؟

کوئی زبردستی آپ کو کھیلوں کی خبریں سنا رہا ہو اور آپ کا ذرا دل نہ کرے تو سُن لیتی ہیں ، یا منع کر دیتی ہیں؟
کوئی نان فیورٹ گانا لگا ہو ، یا بات ہو رہی ہو اور آپ اٹھ نہ سکیں محفل سے تو صبر کرتی ہیں؟ یا بُرے بُرے منہ بناتی ہیں؟
کھانا جل جائے تو دل میں کیا خیال آتا ہے؟ چلو یہ تو روز کی بات ہے؟ یا ، او ہو آج پھر جل گیا؟
کھانا جل جانے کی صورت میں فوری طور پر کیا کرتی ہیں؟
ہفتے میں کتنے دن کھانا جلاتی ہیں؟
انگریزی حروف تہجی میں کون سا حرف پسند ہے؟
اردو حروف تہجی میں کون سا حرف پسند ہے؟
کون سا سبجیکٹ بہت اچھا لگتا تھا؟
کس سبجیکٹ میں آپ سب سے ویک تھیں؟
ہوم ورک کرنا کیسا لگتا تھا؟
کون سی سزا بہت بُری لگتی تھی؟

KishTaj
28-11-2010, 10:23 PM
ون اردو کے مسیج باکس کی کون سی اسمائل زیادہ پسند ہے؟

گاڑی کا کون سا کلر پسند ہے؟

درختوں پر پتوں کا کون سا رنگ پسند ہے؟

انار کیسا پھل لگتا ہے؟ ;)

ایک انار سو بیمار ، کسے کہتے ہیں؟ ;d

کیوی کھانے کا آسان ترین طریقہ کیا ہے؟

کچن میں کام کرتے ہوئے کچن پیپر استعمال کرتی ہیں؟ کہ کوئی ٹاول ،کپڑا وغیرہ؟

ون اردو کی پرانی سائٹ پسند تھی ، کہ نئی والی پسند ہے؟

کوئی آپ پر بے حد غصہ کرے تو کیا کرتی ہیں؟

برف باری کا موسم کیسا لگتا ہے؟

بارش کیسی لگتی ہے؟

بادلوں کے گرجنے سے ڈرتی ہیں؟

سب سے زیادہ خوف کس بات ، چیز سے محسوس ہوتا ہے؟

زندگی آپ کو دو وشز دے ۔ تو کیا مانگیں گی؟

اپنے لیے ایک ٹائٹل چوز کریں تو کیا کریں گی؟

اردو ، انگلش ، پنجابی اور میر پوری کے علاوہ کون سی زبان ایسی ہے جو آپ کو اٹریکٹ کرتی ہے۔ چاہے بولنی ،پڑھنی آئے یا نہیں ۔؟

کھانا کھاتے ہوئے باتیں کرتی ہیں کہ خاموشی سے کھاتی ہیں؟

سنجیدہ باتیں پسند ہیں ، کہ ہلکی پھلکی مزاح سے بھرپور ۔؟

نظر کی عینک لگاتی ہیں؟

کیسی لگتی ہے آپ کو خود کو عینک ؟ سوٹ کرتی ہے؟آپ کے خیال میں۔

یہ خلوص آپی کے سوالات پیسٹ کررہی ہوں۔

کس ناول کی کمپوزنگ میں مزہ آیا آپ کو۔ ۔ سب سےزیادہ؟۔ ۔ ۔ اور بور کس نے کیا زیادہ؟۔ ۔ ۔
پڑھ کر کمپوز کرتی ہیں؟۔ ۔ مطلب پڑھتی ہین ساتھ ساتھ کمپوز کرتے ہوئے ؟۔ ۔ ۔
کتنی بااصول ہیں؟۔ ۔ ۔ اور کتنا ہونا چاہیے آپ کے خیال میں؟۔ ۔ ۔
آپ کا اپنا وضح کردہ کوئی اصول؟۔ ۔ ۔ خود آپ کے لیے۔ ۔ اور کسی دوسرے کے لیے؟۔ ۔ ۔
کیا سمجھتی ہیں کہ۔ ۔ اصول عمل کرنے کے لیے ہوتے ہیں یا بس۔ ۔ کتابی باتیں؟۔ ۔ ۔
کس کے لیے اصولوں سے انحراف کرسکتی ہیں؟۔ ۔ ۔ کبھی کیا ویسے؟۔ ۔

آپ کا نام کس نے رکھا تھا ویسے؟۔ ۔ ۔ اور کیا تبدیل کرنا چآہیں گی اپنا نام؟۔ ۔ ۔
ویسے ہی کوئی اور نام جو پسند ہو آپ کو۔ ۔ اپنے لیے؟۔ ۔ ۔
پیار سے جیسے گھر میں نام رکھتے ہیں ۔ ۔ ۔ ایسے کوئی نام آپ کا؟۔ ۔ ۔ اور آپ اس طرح نام رکھتی ہیں ؟۔ ۔ ۔ اچھا لگتا ہے آپ کو یا۔ ۔ ۔ یہ کیا کہ نام بگاڑ دیا اچھا بھلا؟۔

KishTaj
28-11-2010, 10:24 PM
آپ جوابات دے رہی ہیں نا۔۔۔ میں سوالات کچھ دیر میں کرتی ہوں مزید۔۔
امید ہے کم نہیں پڑیں گے یہ تب تک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;d۔

Lubna Ali
28-11-2010, 10:29 PM
آہاااااااا سعدی کا انٹرویو۔۔۔۔۔گڈ گڈ۔۔۔کش مزید سوالوں کا انتظار ۔۔۔

Sabih
28-11-2010, 10:31 PM
آہا۔ ۔ ۔ ۔ ۔
استاد محترم کا انٹرویو۔ ۔ ۔
مزہ آ گیا۔ ۔ ۔

KishTaj
28-11-2010, 10:41 PM
آہا۔ ۔ ۔ ۔ ۔
استاد محترم کا انٹرویو۔ ۔ ۔
مزہ آ گیا۔ ۔ ۔
چلو اچھا ہے۔۔۔ ڈاکٹر صاحب بھی آگئے۔۔

صبیح بھائی ۔۔ آپی کی نبض چیک کریں۔۔ پھر مزید سوالات کروں۔۔۔;d۔

Smiling Eyes
29-11-2010, 03:29 AM
وعلیکم السلام

ویلکم سعدیہ آپی۔۔

http://www.khanapakana.com/userfiles/welcome20with20animated20white20dov1%282%29.gif

Hina Rizwan
29-11-2010, 03:53 AM
آہااااااااااااا سعدیہ سس کا انٹرویو
کیا بات ہے

ابھی تک بہت اچھا انٹرویو دیا ہے سعدیہ سس
مذید جوابات کا انتظار رہے گا:):)

Maria Masood
29-11-2010, 03:59 AM
واو سعدیہ آپی کا انٹرویو۔۔۔
اب تک کا انٹرویو اچھا جا رہا ہے آپی آگے کا انتظار ہے جو کش مش نے سوالوں گی پوجھاڑ کی ہے۔۔۔۔

SadiaMuhammad
29-11-2010, 02:32 PM
چوڑیاں، مہندی اور میک اپ میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہو تو کیا لیں گی۔
چوڑیاں، پھر مہندی۔۔

کیا کسی کا دیا دکھ جلد بھول جاتی ہیں۔۔۔یا کبھی نہیں بھول پاتی ہین۔۔۔مثال کےطور پر دھوکہ وغیرہ۔۔۔

نہیں کبھی نہیں بھولتی۔۔۔

کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
کالے، نیلے اور گلابی

بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کتی ہیں؟
بے انتہا پسند ہے۔۔۔ یہاں بارش بہت کم ہوتی ہے۔ پاکستان میں تو بہت مزہ آتا تھا۔۔ بارش میں نہانے کا مزے مزے کے پکوڑے، بیسن کی روٹی کھانے کا۔۔ بس اسی طرح انجوائے کرتی ہوں

اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکی ہیں۔۔۔؟
اندھیرے میں۔۔۔۔ میں تو روشنی میں ٹکریں مارتی رہتی ہوں۔۔۔ پتہ کیا بات ہے کوئی نہ کوئی چیز راہ میں حائل ہی رہتی ہے ٹکر کے لیے

چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہیں؟
ہمممم۔۔ چھوٹے بچے بہت مشکل ہوتے ہیں ٹیچنگ کے معاملے میں۔ لیکن میں پڑھاتی تھی اب نہیں بس کبھی کبھار ہمسائیوں کے بچے کسی معاملے میں ہیلپ کے لیے آ جائیں تو اور بات۔۔۔

کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔پکنک پر جاتی ہیں؟
پکنک پہ جاتی ہوں لیکن صرف پینگ جھولاتی ہوں وہ بھی آہستہ آہستہ۔ بجلی کے جھولوں سے بہت ڈرتی ہوں اس لیے کبھی نہیں بیٹھتی۔

کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
گھوڑے کی سواری کی تھی ایک مرتبی مری میں۔۔ مر مر مر کے۔۔۔ لیکن مزہ بھی آیا تھا۔

سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
سیکھنے کی کوشش کی تھی لیکن باقاعدگی سے نہیں جا سکی تو بس نہیں سیکھ سکی۔۔

ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے
ڈوبنے سے۔۔۔

کونسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتی ہیں؟
Close Up Red

کرکٹ دیکھتی ہیں؟ ۔۔۔کونسا کرکٹر پسند ہے؟
بہت شوق سے دیکھتی ہوں۔۔۔ آج کل تو کوئی خاص نہیں لیکن ماضی کے کرکٹرز میں سے عامر سہیل، عاقب جاوید، سعید انور، وقار یونس کی کرکٹ اچھی لگتی تھی۔

ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی
کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔۔
ہمارے معاشرے میں بہت سی خرابیاں ہیں جو اپنے ہی لوگوں کی پیدا کردہ ہیں۔۔۔ سب سے بڑی خرابی ہمارے تعلیمی نظام میں ہے۔۔۔ اگر اساتذہ مخلص ہو جائیں تو میں سوچتی ہوں سب کام ٹھیک ہوں جائیں۔۔ جب میں نے ٹیچنگ کی تو الحمد للہ مکمل ایمانداری سے کی اس ایک سال کے عرصہ میں، خدا کا شکر ہے کہ میں اس فرض کو سہی سے نبھا پائی۔ بس یہی کنٹری بیوشن ہے اور کوئی نہیں۔

آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔تو آپ کیا کرتی ہیں؟کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتی ہیں یا وہاں سے چلی جاتی ہیں یا خاموشی سے سنتی رہتی ہیں یا مذید غصہ دلاتی ہیں؟

پہلے تو خاموشی سے باتیں سنتی ہوں اور ساتھ ساتھ سوچتی ہوں کہ مجھ سے کہاں غلطی ہوئی پھر جب اگلا شخص غصہ نکال لے تو معافی مانگ لیتی ہوں۔ اور آئندہ نہ دہرانے کا عزم کر لیتی ہوں اور الحمد للہ کامیاب بھی رہتی ہوں۔

کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
نہیں الحمد للہ کبھی بھی نہیں۔

راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں؟
نگاہیں نیچی رہیں۔ اور دل میں آیت الکرسی کا ورد رہے۔

راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گی؟
میں دیکھ ہی نہیں پاوں گی اسے تو ظاہر ہے خاموشی سے چلتی رہوں گی۔

کسی کے تھپڑ لگایا ہے؟
لگایا تھا اور بہت منگا پڑا تھا۔ اس تھپڑ کی معافی مانگنے میں ایک سوٹ، چند سو روپے، اور کچھ مزید گفٹس دے کے منانا پڑا تھا۔
اپنی چھوٹی بہن کو۔

پانی کیسے پیتی ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔یا۔۔
کبھی کبھی جب کچن میں کام کر رہی ہوں اور یا جلدی میں ہوں تو کھڑے ہو کے بھی پی لیتی ہوں اور چونکہ اب کافی عرصے گھر میں آبِ زم زم موجود ہوتا ہے تو پھر فکر نہیں ہوتی کہ کھڑے ہو کے پی رہی ہوں۔۔۔۔ ورنہ سنت طریقے سے۔۔۔۔

روٹی پکانا آتی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔روٹی پکانا کیسے سیکھی تجربات کیسے رہے۔۔۔کیا کیا گزری گر
چاہیں تو شئر کریں؟
شادی سے پہلے صحیح سے پکانا نہیں آتی تھی۔ میرے ابو جی تو شوق سے کھا لیتے تھے جیسی بھی پکتی تھی امی جی اس میں اصلاح کے لیے تنقید کرتی تھیں اور بہن بھائیوں کی مکمل کوشش ہوتی تھی کہ کسی نہ کسی ملک کے نقشے سے اس کو ملا لیا جائے۔۔۔

اب شادی کے بعد الحمد للہ جلد ہی سیکھ گئی۔ اور اب گول ہی بنتی ہے کبھی کبھی لبموتری بھی ہو جاتی ہے لیکن عموماً گول ہی بنتی ہے۔

کارٹون دیکھتی ہیں؟ کونسا پسند ہے؟
کارٹون۔۔۔ دیکھتی تھی شوق سے۔۔۔ پنک پینتھر پسند ہیں۔

بچپن میں کہانیاں سنتی یا پڑھتی تھیں بچوں والی ۔۔۔
بالکل۔۔۔ بہت شوق سے۔۔

صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
صبح کا منظر۔۔۔ پھر پرندوں کی چہچہاہٹ

اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گی؟
آم

جب بیمار ہوتی ہیں تو کیا چڑچڑی ہوجاتی ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
اگر کوئی چھوٹی موٹی بیماری ہو جس کی تکلیف دوسروں پر ظاہر نہ ہو رہی ہو جیسے کوئی درد وغیرہ تو کوشش کرتی ہوں خاموشی سے خود ہی کوئی نہ کوئی دوا کر لوں۔۔
لیکن اگر بیماری کچھ زیادہ ہو جائے تو تھوڑی چڑچڑی ہو جاتی ہوں پحر میری امی جی کو پتہ چل جاتا ہے
کہ یہ بیمار ہے مگر بتا نہیں رہی۔۔۔

کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلتی ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
گاوں میں چونکہ صحن کھلے ہوتے ہیں اس لیے کرکٹ تک انڈور کھیلی ہے۔ اس کے علاوہ، لڈو، بیڈ منٹن بلکہ چڑی چھکا کہنا زیادہ مناسب ہو گا، اور بہت سے بچوں والے کھیل۔

کچن میں ماچس استعمال کرتی ہیں یا لائٹر؟
شادی سے پہلے ماچس، لائٹر سے ڈر لگتا تھا۔ لیکن یہاں پہ الیکٹرک اسٹوو ہے تو کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی۔

گھر داری کے کونسے کاموں میں بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں ذیادہ؟
ہممممم۔۔ جھاڑو لگانا پسند نہیں ہے مگر لگاتی ہوں۔
اور کھانا پکانا پسند ہے۔

بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گی؟
بہت سی آپشنز ہیں، سو جاوں گی، یا پھر الماری ٹھیک کرنا شروع کر دوں گی، یا سو ہی جاوں گی یار۔۔۔

نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹی رہتی ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟
کبھی جلدی کبھی انتظار کرنا پڑتا ہے دو دو گھنٹے۔۔۔

قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتی ہیں یا ایسے ہی؟
دونوں طرح سے

اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتی ہیں یا؟
جی دیتی ہوں لیکچر۔۔۔ کہ دیکھو ڈرنا اچھی بات نہیں اپنی مثال دیتی ہوں کہ چونکہ بچپن میں مرغی سے ڈرتی تھی اس کا ڈر ختم نہیں ہوا آج تک۔۔ تو بہن بھائیوں کو کہتی ہوں کہ ابھی سے ڈر ختم کر لو بعد میں پختہ ہو جائے گا۔۔۔

SadiaMuhammad
29-11-2010, 02:34 PM
آہااااااااااااا سعدیہ سس کا انٹرویو
کیا بات ہے

ابھی تک بہت اچھا انٹرویو دیا ہے سعدیہ سس
مذید جوابات کا انتظار رہے گا:):)

شکریہ حنا منا
ان شاءاللہ انتظار لمبا نہیں ہو گا

SadiaMuhammad
29-11-2010, 02:34 PM
واو سعدیہ آپی کا انٹرویو۔۔۔
اب تک کا انٹرویو اچھا جا رہا ہے آپی آگے کا انتظار ہے جو کش مش نے سوالوں گی پوجھاڑ کی ہے۔۔۔۔

شکریہ من مانی سس۔۔۔
خوش رہیں

SadiaMuhammad
29-11-2010, 02:37 PM
آہا۔ ۔ ۔ ۔ ۔
استاد محترم کا انٹرویو۔ ۔ ۔
مزہ آ گیا۔ ۔ ۔

جی شاگردِ عزیزی آپ کی استادِ محترم کا انٹرویو چل رہا ہے۔۔
آپ بھی کچھ پوچھنا چاہیں تو خوش آمدید

SadiaMuhammad
29-11-2010, 02:39 PM
وعلیکم السلام

ویلکم سعدیہ آپی۔۔

http://www.khanapakana.com/userfiles/welcome20with20animated20white20dov1%282%29.gif

اتنے خوبصورت ویلکم کے لیے شکریہ بہنا جی

SadiaMuhammad
29-11-2010, 03:13 PM
خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟
کوشش کرتی ہوں کہ سب کے کام آ سکوں

خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟
بہت سوتی ہوں۔

خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟
محبت کرنے والی، دوسروں کے دکھ سکھ شئر کرنے کی کوشش کرنے والی، دوسروں کی مدد کرنے کی کوشش کرنے والی،

کتنے دوست ہیں عام زندگی میں اور انٹرنیٹ پر؟ بہترین کون ہے؟
ہمممم کچھ مشکل سا سوال ہے۔۔۔ نیٹ پہ حنا منا مائی لو۔۔۔یعنی حنا رضوان

تنہائی میسر آتی ہے، اگر آتی ہے تو کیا سوچتی ہیں؟
یا اللہ کیا بنے گا میرا۔۔۔

سٹارز پر یقین رکھتی ہیں؟
کون سے اسٹارز۔۔۔ ٹی وی فلموں کے
یا
برتھ ڈے والے۔۔

دونوں پہ یقین نہیں ہے

پسندیدہ اقوالِ ذریں؟
بہت سے ہیں۔۔۔

کس طرح کے لوگ پسند ہیں؟
پُر خلوص، دوسروں کا مذاق نہ اڑانے والے، اور دوسروں کے آنے والے۔

ہمارے سسٹم کی بنیادی خامیاں آپ کی نظر میں؟
بہت سی ہیں چھوڑیں۔۔

حالات حاضرہ پر کوئی تبصرہ؟
کچھ بھی نہیں۔۔

کوئی ایسی عادت جسے چھوڑنا چاہیں۔۔۔
سونا کم کرنا چاہتی ہوں

زندگی کا آپ کے نزدیک مطلب اور مقصد کیا ہے۔۔۔۔۔
اللہ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کا حصول۔

کبھی زندگی بُری لگی؟
ہممم بہت مرتبہ۔

غصے میں کسی کا سر پھاڑنے کو دل چاہتا ہے؟
جب بہت شدید غصہ ہو اور یہ پکا پتہ ہو کہ غلطی میری نہیں ہے پہلے کوشش کرتی ہوں کہ اگلے بندے کی سب باتیں سن لوں اینڈ پہ بتاتی ہوں کہ یہ غلطی میری نہیں ہے اگر پھر بھی وہ نہ مانے تو بچا لے اپنا سر۔۔۔

آپ کا پسندیدہ پاکستانی لیڈر؟
کوئی بھی نہیں

آپ نے پاکستان میں رہتے ہوئے کبھی ووٹ ڈالا؟
ایک مرتبہ۔۔۔ میرے نانا جی کو بے نظیر پسند تھیں تو انہوں نے کہا "پتر بے نظیر نوں ووٹ پانا ایہہ، چل میرے نال" بس ڈال آئی ووٹ۔

کسی کی قابلیت جانچنے کا بہترین ذریعہ آپ کی نظر میں؟
حسنِ اخلاق، اور اندازِ گفتگو

کس طرح کے لوگ نا پسند ہیں؟
بناوٹی، اور جھوٹے

دوسروں کی وہ عادت جو آپ کو بہت ذہر لگتی ہو۔۔میرا مطلب بُری؟
جھوٹ بولنا جب کہ سب کچھ ظاہر ہو رہا ہو۔

کوئی ناقابل فراموش واقعہ؟
بہت سے ہیں۔۔
کون کون سا بتاوں

آپ کی زندگی کا اب تک سب سے بہترین لمحہ؟
جب میں ان کے نام ہوئی۔۔۔
اور جب مما بنوں گی تو ان شاءاللہ وہ اس سے بھی بہتریں لحمات ہوں گے۔۔

آپ کو اگر کسی جگہ سے اچھا ریسپانس نہ ملے تو اس صورت میں آپ کیا کرتی ہیں
پیچھے ہٹ جاتی ہوں خاموشی سے۔

کون سے عوامل (طریقہ،چیزیں) آپ کے خراب مزاج کو فوراً سے ٹھیک کردیتے ہیں؟
کسی کا دیا ایک چھوٹا سا تحفہ چاہے وہ ایک پنسل ہی کیوں نہ ہو۔۔۔
اس کا انحصار اس بات پہ ہے کہ مزاج خراب کیوں ہوا۔۔
اگر کسی کی بات سے خفا ہوں تو رو کے ٹھیک ہو جاتی ہوں

آپ کے دوست خود بخود بن جاتے ہیں یا آپ شعوری کوشش کرتی ہیں؟
دوستی بنانے سے بھی بنتی ہے اور خود سے بھی بن جاتی ہے
میری تو خود سے بن جاتی ہیں دوستیں
جب دوستی ہو جائے تو کوشش ہوتی ہے کہ مکمل طور سے نبھا سکوں
اگر میں نبھا نہ سکوں تو معذرت کر کے پیچھے ہو جاتی ہوں

ٓآپ دوستی کن شرائط پہ کرتی ہیں؟
دوستی میں شرائط نہیں ہوتی
یہ ہوتی ہے یا نہیں ہوتی۔

آپ اچھی رازداں ہیں یا نہیں؟
کہہ سکتے ہیں۔۔

گھر والوں سے دور رہتی ہیں تو کس کو سب سے ذیادہ مس کرتی ہیں؟
اپنی امی جی اور ابو جی کے
پھر بہن بھائیوں کو

میٹرک کرنے تک آپ کیا بننا چاہتی تھیں اور پھر انٹر میڈیٹ کے بعد اور اب جب کہ آپ تعلیم سے فارغ ہو چکی ہیں تو جو بن چکی سو بن چکی اور کیا بننا چاہتی ہیں۔ اگر آپ کے اپنے اختیار میں ہوتا تو کونسے شعبہ میں جانا پسند کرتیں۔
میٹرک تک تو کوئی خاص ایسی سوچ نہ تھی لیکن ابو جی کی خواہش تھی کہ ڈاکٹر بنوں۔۔
لیکن مجھے شعبئہ تدریس زیادہ پسند ہے
ابھی بھی کہیں استانی کی نوکری ملے فوراً کر لوں۔

آئینہ دیکھ کے پہلا خیال کیا آتا ہے؟
پراٹھے جیسے منہ والی پتلی ہو جا بہن

زندگی میں وہ کونسی خواہش ہے جو پوری نہ ہوسکی؟
بہت سی ہیں لیکن ان کے پورا نہ ہونے کا افسوس نہیں ہے اللہ پاک نے ہمیشہ مجھے بہتر سے نوازا ہے الحمد للہ

آپ کاسب سے بڑا دشمن کون ہے؟
میں خود

پاکستان کے بارے میں کیا خیال ہے؟
پاکستان میری جان میرا مان

کس چیز سے پیار ہے اور کیوں؟

میرا خیال ہے یہاں چیزوں کی بات ہے انسانوں کی تو نہیں نا۔۔ بہت سی چیزیں ہیں

مجھے انگوٹھیاں پسند ہیں۔۔ مگر سلور کلر اور نگوں والی۔۔۔ اور اگر گولڈ کی ہوں تو کیا ہی بات ہے۔۔۔

تو جی مجھے مختلف قسم کے ہینڈ بیگز پسند ہیں جو میں ہر دوسرے مہینے خریدتی ہوں لیکن اگر کسی کو پسند آ جائے تو اس کے جانے کے بعد اس کو اس کے گھر جا کے تحفتاً دے آتی ہوں
چوڑیاں بہتتتتتت پسند ہیں۔۔ شادی سے پہلے ہر سوٹ کے ساتھ میچنگ کانچ کی چوڑیاں پہنتی تھی سادی والی۔۔ میری ایک دوست میرے لیے خصوصی طور سے فیصل آباد سے لاتی تھی۔

اور میک اپ کا سامان پسند ہے کیونکہ یہ بہت کلر فل ہوتا ہے
میں آئی شیڈز استعمال نہیں کر پاتی مجھے لگتا ہے کہ استعمال کروں گی تو وہ خراب ہو جائیں گے۔۔۔

اب یہ شاید پیار شیار تو نہ ہوا بس پسندیدگی ہی ہے
ویسے پیار تو مجھے بس اپنی نیند سے ہے

اچھا سنا ہے پیچھے دیکھنے سے لوگ پتھر ہو جاتے ہیں۔۔۔ کیا آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی ایسا لمحہ جو آپکو پتھر کر سکتا ہے؟
نہ جی نہ۔۔۔

گر آپ کی جاسوسی پہ کسی کو لگا دیا جائے تو آپ کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟
سوتی ہے تو بہت سوتی ہے جاگتی ہے تو جاگتی چلی جاتی ہے۔ اور ہنستی بہت ہے۔

اچھا اگر کوئی یہ کہے کہ فلاں آپ کی برائیاں کر رہا تھا تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟
خاموشی سے سنوں گی۔ پہلے تو مانوں گی ہی نہیں اور فیصلہ خود سے کروں گی کہ کیا اس شخصیت کا رویہ میرے ساتھ ایسا ہے کہ وہ کسی سے میری برائی کر سکے۔۔۔۔۔

وه كون شخص هے جسكے نقش و قدم پر آپ چلتی هيں یا چلنے کی خواہش ہے؟
ابو جی۔۔

آپ اپنی سالگرہ کے دن کو اہمیت دیتی ہیں؟
اپنی بھی اور دوسروں کی جو مجھ سے ریلیٹڈ لوگ ہیں سب کی سالگرہ والے دن کو اہمیت دیتی ہوں

آپ کا یہ خاص دن کس طرح گزرتا ہے؟
بس ایسے ہی گزر جاتا ہے عام دنوں کی طرح۔۔

آپ کو اس دن سب سے پہلے کون وِش کرتا ہے؟
جو بھی قریب ہو۔۔
پہلے میری چھوٹی بہن سب سے پہلے وش کرتی تھی لیکن آج کل میاں جی کیونکہ یہ پاس ہی تو ہوتے ہیں۔۔
میں سوچ رہی ہوتی ہوں کہ انہیں یاد نہیں ہے 11 بجے ہی کہیں گے مجھے نیند آ رہی ہے میں سونے لگا ہوں۔۔۔ لیکن ٹھیک وقت پہ وش کرتے ہیں۔

اس دن کس کی وِش کا سب سے زیادہ انتظار رہتا ہے؟ ( اگر یہ سوال بہت ذاتی لگے تو بے شک گول کر جائیں)
کسی کا بھی نہیں
سبھی کر دیتے ہیں

کوئی یادگار تحفہ جو اب تک سنبھال کے رکھا ہو؟
میرے ابو جی نے مجھے میٹرک میں وظیفہ لینے پہ ایک گولڈ کی انگوٹھی گفٹ کی تھی جس میں ایک وائٹ نگ لگا ہوا ہے۔۔۔ وہ آج تک میرے پاس ہے اور میں جب بھی کچھ پہننے لگوں زیور میں سے تو وہ سب سے پہلے پہنتی ہوں۔

اس دن تحفے میں کیا لینا اچھا لگتا ہے؟
کچھ بھی ہو تحفہ تو تحفہ ہوتا ہے۔۔۔ بس ہو سہی

پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں میں چبھتا ہے تب آپ کیا کرتی ہیں؟
کچھ خاص نہیں روتے روتے پیاز کاٹتی رہتی ہوں اور مکمل کاٹنے کے بعد ہاتھ منہ دھو لیتی ہوں۔

کچن میں کام کرتے وقت ساتھ ساتھ بکھیرا سمیٹتی ہیں یا خوب گندا کرتی ہیں؟
نہیں کوشش کرتی ہوں کہ بکھیڑا سمیٹ کے رکھوں۔۔۔

پورے گھر میں آپ کی پسندیدہ جگہ؟
میرا بیڈ روم

آپ کی چھٹی حس کس حد تک شارپ ہے؟
کوئی خاص نہیں

کیا پھولوں، رنگوں اور اس طرح کی دوسری چیزوں سے جن پر باقاعدہ ریسرچ کے بعد انسانی نفسیات جاننے کے کچھ نتائج سامنے آئے ہیں۔۔۔آپ اس چیز پر یقین رکھتے ہیں۔۔؟ مطلب کہ ہم ان کی مدد سے انسانی شخصیت کے کسی پہلو کو سمجھنے کا دعوا کرسکتے ہیں؟
کچھ حد تک۔۔۔

اپیا فرض کرتے ہیں کہ آپ کو ہر صبح گدو بیراج کے دروازے کھولنے پر لگا دیا جائے تو ۔۔ ؟
تو کیا۔۔۔ کھولوں گی اور کیا۔۔۔

آپ کی کوئی عجیب و غریب خواہش ؟
پتہ نہیں۔۔۔ بہت سوچنے کے بعد بھی کوئی ذہن میں نہیں آئی

کن چیزوں پر روپیہ دل کھول کر خرچ کرتی ہیں؟
دوسروں کے لیے تحفہ لیتے وقت۔۔

آپ کو کچھ جمع کرنے کا شوق ہے بھی کہ نہیں؟
ہے نا۔۔۔ ہینڈ بیگز، جیولری میں انگوٹھیاں، میک اپ کا سامان چاہے استعمال نہ بھی کروں۔۔۔ اور کبھی کبھی مختلف ممالک کے کرنسی سکے۔۔

SadiaMuhammad
29-11-2010, 03:34 PM
اگر آپ کسی انسان کو بہت برا تصور کرتی ہیں تو کیا اس کا برملا اظہار کرتی ہیں۔ جبکہ عموما" دیکھا گیا ہے کہ انسان جن کے متعلق اچھی سوچ رکھتا ہے ان سے حال دل کہنے میں عموما" گھبراتا ہے (یہ آپ کے فیملی میمبرز اور دوست بھی ہو سکتے ہیں)۔
ہممم کر دیتی ہوں کوشش کرتی ہوں کہ کم سے کم سخت الفاظ استعمال کروں لیکن اس کو بتا دوں کہ یہ وجہ ہے کہ میں تمہیں پسند نہیں کرتی۔
بعض لوگوں کو سختی سے بھی بتانا پڑتا ہے۔

ون اردو پر کون سی شخصیت آپ کے لئے "نا قابل یقین" ہے۔ یا اس کی کوئی عادت یا کام-
ہممممم سب ایک سے ہی ہیں۔۔۔۔

اگر ون اردو اور اپنے کسی قریبی دوست میں سے کسی ایک کو چننا پڑے تو آپ کیا چنیں گی۔ ( فیصلہ تو مشکل ہی ہو گا)۔
دوست کو اور اسے ون اردو کا چسکہ لگا دوں گی۔۔
بس پھر ہم تم ہوں گے ون اردو ہو گا

کیا کبھی ایسا محسوس ہوا کہ ون اردو نہ ملتا تو کیا ہوتا؟؟
ہممم نہیں کبھی نہیں سوچا۔۔

روتے ہوئے اگر ٹشو باکس سامنے یا آس پاس نہ ہو تو کیا استعمال کرتی ہیں ؟
اپنی بازو کا استعمال کرتی ہوں۔

رونے کے بعد اگر کوئی چہرہ دیکھ لے تو اس سے سچ بتا دیتی ہیں کہ روئی تھیں یا ہائیڈ کر جاتی ہیں؟
نہیں کوشش کرتی ہوں کہ چھپا دوں۔۔۔ اور کوئی خاص اپنا پوچھے تو فوراً بتا دیتی ہوں

مینڈک ، سانپ ، کاکروچ ، چھپکلی ، ارتھ وارم ۔ ان میں سے کوئی ایک آپ کو تحفے میں دوں تو کیا لینا چاہیں گی؟
کیا کمال کی چیزیں ہیں سب۔۔ کچھ نہ ہی دو تو بہتر ہے۔
اچھا زیادہ خواہش ہے تو پلاسٹک کا ارتھ ورم دے دو۔

تعلیم اور جاب ساتھ ساتھ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے ٹائم کو مینج کرنا اور بعض دفعہ سخت محنت اور کوشش کے باوجود کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جسکا نتیجہ ناکامی ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پل آیا ہے تو اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے
بہت مایوس ہوتی ہیں؟
یا
پہلے سے زیادہ محنت کرنے کا عزم کرتی ہیں ؟

نہیں مایوس نہیں ہوتی ۔۔۔ جاب چونکہ شادی سے پہلے ہی کی ہے تو جاب کو زیادہ اہمیت دیتی تھی گھر میں زیادہ کام نہیں کرتی تھی۔ تا کہ جاب کے تقاضے پورے کر سکوں۔۔۔ یعنی مزید محنت والا چکر ہے یہاں۔

ہر انسان میں بہت سی عادتیں ہوتی ہیں کچھ اچھی اور کچھ بری ذرا یہ بتائیں کہ کون ایسی عادت ہے جو اب تک آپ کوشش کے باوجود نہیں ترک نہیں کر سکیں؟
دوسروں پہ بہت جلد اعتبار کر نا۔۔۔
نیند میں بے قاعدگی۔۔۔
بس چاہتی ہوں کہ یہ دو عادتیں صحیح ہو جائیں

اور کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکیں؟
پتہ نہیں اوکھا سوال ہے

آج کے حالات و واقعات کی بیس پر اپنے آنے والے کل کے بارے میں کچھ سوچتی ہیں؟ (میرا مطلب فیوچر پلاننگ کرتی ہیں)
کچھ بھی نہیں اللہ پاک جیسے بہتر جانیں وہی ٹھیک ہے۔۔ ابھی تک تو کچھ پلان نہیں کیا۔۔

اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گی ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گی)
ہممم اگر اس سے بدلہ لیے بنا میں اسے سمجھا سکوں کہ یہ ٹھیک نہیں ہے اور وہ مان بھی جائے تو ویل اینڈ گڈ ۔۔
ورنہ بدلہ تو لوں گی۔۔۔۔

آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانا پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔

نہیں شوہر کو کھانا پکا کر دینا شوہر سے محبت کی علامت ہے۔۔ یعنی یہ محبتی ذمے داری ہے۔۔۔ یہ میرا مشاہدہ ہے پچھلے کئی سالوں کا اور تجربہ ہے دو سالوں میں کہ عورت اپنی محبت کا اظہار شوہر کے فرمائشی کھانے پکا کے زیادہ اچھی طرح سے کر سکتی ہے۔۔۔

اب ذرا یہ بتائیں کہ اخلاقی ذمہ داری اور مذہیبی ذمہ داری میں سے اگر انسان کسی ایک سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟
ہمارا مذہب ایسا ہے کہ اس میں تمام تر اخلاقیات کا احاطہ ہوتا ہے اس لیے اگر آپ صرف مذہبی ذمہ داریاں بھی پوری کر لیں تو سب اسی میں آجاتا ہے۔۔ اس لیے ان دونوں میں سے کسی ایک کو بھی چھوڑنا یا اس سے کنارہ کشی کرنا انسان کی زندگی کو بے مقصد کر دیتا ہے

جب اتنے کلوذ رشتے ہوں تو کیا انکو یوں ایسی وجہ بیاں کر کے راہ فرار اختیار کی جائے تو کیا پھر بھی خوشخال زندگی گزاری جاسکتی ہے ؟
مجھے یہ سوال کچھ سمجھ نہیں آیا۔۔ جتنا سمجھ آیا ہے اس کے مطابق میرا جواب نہیں میں ہو گا۔۔ ان دونوں ذمہ داریوں سے کنارہ کشی کر کے کوئی بھی رشتہ مضبوط نہیں بن سکتا بلکہ کمزور ہی ہو گا۔

انسانی زندگی ایک بہت سادہ اصول کے تحت چلتی ہے Give and Take کیا کہتی ہیں اس اصول کے بارے میں کیا یہ تین لفظوں کے اصول پر عمل کرنا اتنا ہی سادہ اور آساں ہے ؟
اگر ایمانداری، خلوص اور محبت ہو تو یہ بہت آسان کام ہے۔۔
ورنہ میں نے دیکھا ہے کہ زیادہ تر لوگ TAKE کو ہی پسند کرتے ہیں

وہ کون سی جگہ/مقام/ کام/ ایسا ہے جس/جہاں کو/پر کرنے /جانے کو آپ کا کبھی دل نہیں کیا مگر مجبورا جانا پرٹا ہے ؟
جگہ تو ہے واش روم۔۔۔
مقام ہے بازار۔۔۔
کام ہے جھاڑو لگانا۔۔۔

کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتی ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال کئے تھے نہ تو تھوڑا سی تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )
ہا ہا ہا ہا آئینہ دیکھ کے ڈرنے کے علاوہ بھی میں بہت سے چیزوں سے ڈرتی ہوں مجموعی طور پر ڈرپوک ہوں۔۔۔۔ لیکن کہیں مجھ سے زیادہ ڈرپوک اکٹھے ہو جائیں تو بہادر بھی بن جاتی ہوں۔۔

آپ کنجوس ہیں یا فراغ دل ہیں ؟
ہمممم فراغ دل ہی کہتے ہیں سب الحمد للہ

اپنے آپ کو سب کے سامنے کوئی مشورہ یا کوئی نصیحت یا صلاح دینا چاہیں گی؟
یار پتلی ہو جا۔۔۔

اچھا کھانا پکانے کے لیے ۔ بندے کو کس چیز میں ماہر ہونا چاہیے ۔ کوکنگ جواب نہیں اس کا۔۔
کھانا پکانے میں دلچسپی اور اس شخص سے محبت جس کے لیے پکائیں۔۔

اگر گھر میں مہمان آجائیں ۔اور ان کی مہمان نوازی کے لیے آپ فوری طور پر کیا کریں گی۔ جبکہ گھر میں کچھ بھی نہیں ہے۔ اب یہ نہ کہہ دینا کہ بازار سے منگا لوں گی۔
کوشش کروں گی کہ گھر پہ ہی کچھ نہ کچھ بنا لوں، بلکہ گھر میں بنانے میں زیادہ آسانی محسوس کرتی ہوں

کوثر بیگ
29-11-2010, 03:40 PM
السلام علیکم
ارے واہ سعدیہ محمد کا انٹرویو ایک ہی بار میں میں نے سارے کا سارا پڑھ لیا بہت اچھا جا رہا ہے ۔
اگر میں فری ہوئی تو چند ایک سوالات کرسکتی ہوں نا سعدیہ ?

SadiaMuhammad
29-11-2010, 03:45 PM
کوئی ایسا کام جو آپ چاہیں کہ آپ مرنے سے پہلے کریں؟
بہت سے ہیں کیا کیا بتاوں

کوئی ایسی بات جو آپ چاہیں کہ میں مان لوں؟
میں کون کش مش۔۔۔
اچھا جی یوں کہ بس اپنی پڑھائی پہ دھیان دینا مکمل ایمانداری سے کیونکہ گیا وقت لوٹ کر نہیں آتا بیٹا جی

کوئی اچھا سا میسج جو صرف میرے لیے ہو؟
یعنی کش مش کے لیے۔۔۔
خوش رہو
سدا ہنستی مسکراتی رہو

ڈانٹ کا ایک خاص جملہ کیا بولتی ہیں؟
"یااللہ میں کیا کروں، تمہیں سمجھ نہیں آتی کیا میری بات"

شہر سے باہر جاتے ہوئے کون سی 2 چیزیں خاص دھیان سے ساتھ لے جائیں گی؟
اپنا ہینڈ بیگ۔۔

اسی میں دنیا جہان کی سب چیزیں ہوتی ہیں

ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ میں سے کوئی ایک چیز پسند کریں تو کیا؟
لیپ ٹاپ

گھڑی باندھتی ہیں ہاتھ پر؟ اگر نہیں تو ٹائم کیسے دیکھتی ہیں۔ اور کیا بار بار وقت دیکھنے کی عادت ہے؟
باندھتی تھی اسٹوڈنٹ اور ٹیچنگ لائف میں بھی
اب کبھی کبھی۔۔۔
اب تو بس گھر میں ہی کلاک سے ٹائم دیکھ لیتی ہوں
باہر ہوں تو موبائل سے
نہیں بار بار وقت دیکھنے کی عادت نہیں ہے

شولڈر بیگ میں کیا کیا گھسایا ہوتا ہے؟
میرا والٹ، ایک عدد لیڈ یعنی کچی پنسل، ایک عدد بال پوائنٹ یا پوائنٹر، ایک چھوٹی سی نوٹ بک، یہ سب لازمی ہے۔۔۔ لیکن اس کے علاوہ بھی ہزاروں چیزیں سمائی ہوتی ہیں میں نے شولڈر بیگ میں

آئسکریم بیڈ میں بیٹھ کر کھانے کا زیادہ مزا آتا ہے کہ ہیٹر کے قریب
آئسکریم بیڈ پہ بیٹھ کھانے کا مزہ آتا ہے

اپنے سے زیادہ کوئی خوبصورت عورت دکھے تو جیلسی محسوس کرتی ہیں کہ دل سے تعریف کر دیتی ہیں؟
خوبصورت تو سبھی ہی ہوتے ہیں لیکن کوئی ایکسٹرا خوبصورت ہو تو تعریف کرتی ہوں۔۔

دن کا کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟
صبح کا

آپ کچن میں ہوں کوئی کمرے سے آواز دے تو وہیں سے جواب دے کر پوچھ لیتی ہیں کہ کمرے میں یا اس شخص کے پاس جا کر؟
پہلے تو مجھے آواز ہی نہیں جاتی۔۔ اگر آوز مجھ تک پہنچ جائے تو آواز دیتی ہوں "ایک منٹ آئی" پھر پاس آ کے پوچھتی ہوں کہ کیا بات ہے۔

ماں جی آپ کو کیسے ڈانٹتی ہیں؟

ہر طرح سے ۔۔۔ جو جو طریقے ہوتے ہیں ڈانٹ کے سب طریقوں سے ڈانٹ کھا چکی ہوں

ماں جی کو آپ کی کون سی عادت شدید نہ پسند ہے؟
ہممممم۔۔۔ یہ پوچھ کے بتاوں گی میرا خیال ہے کہ کافی ساری ہوں گی

کون سی ایسی بات ہے جو آپ چاہ کر بھی نہیں کر پاتیں؟
ڈائٹنگ

روزمرہ کے کاموں میں کون سا کام شدید نا پسند ہے؟
ویسے تو کوئی بھی نہیں موڈ پہ ہوتا ہے کہ کون سا کام کرنے کو جی نہیں چاہ رہا
لیکن کبھی کبھی باتھ روم دھونے سے سخت چڑ ہوتی ہے

SadiaMuhammad
29-11-2010, 03:46 PM
السلام علیکم
ارے واہ سعدیہ محمد کا انٹرویو ایک ہی بار میں میں نے سارے کا سارا پڑھ لیا بہت اچھا جا رہا ہے ۔
اگر میں فری ہوئی تو چند ایک سوالات کرسکتی ہوں نا سعدیہ ?

بہت شکریہ اپیا
جی بالکل آپ جو مرضی چاہیں پوچھیں

KishTaj
29-11-2010, 03:54 PM
فورم کے متعلق کچھ کاپی پیسٹ سوالات

سب سے پہلا پوائنٹ کسے دیا تھا اور کیوں دیا تھا؟

گرون کا استعمال کیا ہے یا کسی نے گرون آپ کے لئے استعمال کیا ہو؟ اب گرون کے بغیر فورم کیسا محسوس ہوتا ہے؟

فورم کے مائنس پوائنٹس والے دور میں فورم پر موجود تھیں اگر ہاں تو کسی کو مائنس پوائنٹ دیا یا کسی نے آپ کو دیا؟

تھینکس ٹیب کب استعمال کرتی ہیں؟

کس طرح کی پوسٹس کو پڑھ کر جی کرتا ہے کہ فوراً ڈیلیٹ کر دی جائے؟

ون اردو کے پسندیدہ مصنف اور مصنفہ؟

ون اردو کے پسندیدہ شاعر اور شاعرہ؟

کس مشنری گروپ سے تعلق ہے؟

اپنے مشنری گروپ کے بارے میں رائے؟

ون اردو میگزین پڑھتی ہیں؟ ون اردو میگزین کے لئے رائے؟

رائٹرز سوسائیٹی کے بارے میں کیا رائے ہے؟

بہنوں کی محفل کے لئے رائے؟

ون اردو کے بارے میں 5 جملے تعریف کے اور 5 تنقید کے؟

آپ کی نظر میں ون اردو کے
سب سے شگفتہ مزاج ممبر۔
سب سے سنجیدہ
سب سے زہین
سب سے شرارتی
سب سے تمیز دار
سب سے اچھے
ہر فن مولا
سب سے سڑیل

آپ کی نظر میں ون اردو کی
سب سے شگفتہ مزاج ممبر۔
سب سے سنجیدہ
سب سے زہین
سب سے شرارتی
سب سے تمیز دار
سب سے اچھی
ہر فن مولا
سب سے سڑیل

KishTaj
29-11-2010, 03:59 PM
یادداشت کیسی ہے جی آپ کی؟۔ ۔ ۔
پرانی باتیں۔ ۔ یاد رکھتی ہیں قصدا کوشش کرکے؟۔ ۔ ۔ یا یاد رہ جاتی ہیں خود ہی؟۔ ۔ ۔
رکھنی چاہئیں ویسے یاد؟۔ ۔ ۔
ماضی سے کیا سیکھا آپ نے اپنے؟۔ ۔ ۔ کچھ جو درست کیا ہو اپنے حال مستقبل کے لیے اس کے ذریعے؟۔ ۔ ۔
اگر گھر پر ون اردو کھیلیں آپ۔ ۔ ۔ تو کس کو کیا بنائیں گی؟۔ ۔ ۔

لکھائی کیسی آپ کی؟۔ ۔ اردو کی اور انگلش کی ؟۔ ۔ ۔
کاپی وغیرہ سیدھا رکھ کر لکھتی ہیں۔ ۔ ترچھا کرکے؟۔ ۔ ۔
ایک دن میں۔ ۔ سب سے زیادہ صفحے کتنے کمپوز کیے آپ نے ؟۔ ۔ ۔

گرما گرم آئس کریم۔ ۔ اور ٹھنڈی ٹھار چائے ۔ ۔ ۔ آپ کیا لیں گی جی؟۔ ۔ ۔
بچپن میں کون سے کھیل کھیلتی تھیں پھر؟۔ ۔ ۔
اچھا ویسے۔ ۔ آپ کسی کے رعب میں آجاتی ہیں؟۔ ۔ یا تھیں؟۔۔ تو کس کے؟

KishTaj
29-11-2010, 03:59 PM
غیر پاکستانی کھانوں میں کچھ پسند ہے؟ ۔ ۔خود کیا بنالیتی ہیں ؟ ۔ ۔

سودا سلف کون لاتا ہے گھر کا؟ ۔ ۔۔۔ ۔ ۔

نکلنے سے پہلے گھر سے۔ ۔ کیا چیز بطور خاص چیک کرتی ہے؟۔ ۔ ۔
کبھی ایسا ہوا چابیاں گھر بھول گئی ہوں؟۔ ۔ ۔ یا گاڑی میں بھول کر گاڑی لاک کردی ہو؟۔ ۔ ۔
کوئی ایسا محاورہ۔ ۔۔ ۔ اختلاف ہو جس سے؟۔ ۔ ۔
خود ڈرائیونگ کرتی ہیں۔ ۔ پسندیدہ گاڑی؟۔ ۔ ۔ اور کس وجہ سے؟۔ ۔ چالان ہوا کبھی؟ تو کس وجہ سے؟۔ ۔ ۔
اچھا خط یا ای میل بھیجتی ہیں کسی کو؟۔ ۔ ۔ جاننے والوں میں؟۔ ۔ کیسے لکھتی ہیں؟ ۔ ۔مختصر یا کافی طویل؟۔ ۔ اور ابتداء و اختتام کیسے کرتی ہیں؟۔ ۔ خیریت مطلوب خیریت موجود۔ ۔ ۔ والسلام؟۔ ۔ ۔
عید پر عیدی کیسے دیتی لیتی ہیں؟۔ ۔ آرام سے یا من مرضی سے؟۔ ۔ ۔ ۔
اپنے والدین اور گھر والوں۔ ۔ یا جاننے والوں (بشمول ون اردو ممبران)۔ ۔ ۔میں سے کسی کوئی عادت۔ ۔ اپنانا چاہیں جو آپ؟۔ ۔ ۔
آپ سب بہن بھائیوں میں۔ ۔ سب سے بہادر۔ ۔ سمجھدار۔ ۔ ذہین اور سگھڑ کون ہے؟۔ ۔ ۔
رات کو سوتے میں اٹھتی ہیں۔ ۔ یا گہری نیند سوتی ہیں؟۔ ۔ ۔ بس ایک بار سوئے۔ ۔ پھر صبح ہی جاگے؟۔ ۔
الارم لگا کر سوتی ہیں؟۔ ۔ خود سے کھل جاتی ہے آنکھ وقت پر اٹھنا ہو جب بھی؟۔ ۔ ۔
کبھی نقل کی یا کروائی؟۔ ۔ اور پکڑی تو نہیں گئیں کبھی؟۔ ۔ ۔
وقت کی کتنی پابند ہیں؟ ۔ ۔ ۔
کون سا رنگ آپ کو خود پر زیادہ اچھا لگتا ہے؟۔ ۔ ۔ اور کس رنگ میں دوسروں سے زیادہ تعریف ملتی ہے؟۔ ۔ ۔ پھر تعریف والوں کے گھر جانا ہو تو۔ ۔ ۔ کون سا رنگ پہن کر جاتی ہیں؟۔ ۔ ۔ جس میں تعریف ہوئی ہو؟۔ :p۔ ۔
زیورات کا شوق ہے؟۔ ۔ ۔ کون سا اچھا لگتا ہے زیادہ پھر؟۔ ۔ ۔
چوڑیاں پہنتی ہیں؟۔ ۔ ۔ کون سی ۔ ۔ کتنی ۔ ۔ اور کس ہاتھ میں؟۔ ۔ سوٹ کے ہم رنگ؟۔ ۔
کیا چیز مزے دار لگی آپ کو ۔ ۔ من و سلوی میں ؟۔ ۔ ۔
کچی سبزیاں۔ ۔ دالیں وغیرہ کھاتی ہیں؟۔ ۔
کھانے میں نمک مرچ کیسا لیتی ہیں؟۔ ۔ تیز یا معتدل یا ہلکا؟۔ ۔ ۔
پہلے سے پکا رکھا سالن یا روٹی۔ ۔ کھالیتی ہیں آرام سے؟۔ ۔ ۔ یا تازہ کھانا چاہیے؟۔ ۔ ۔ اور گرم کرکے کھاتی ہیں ضرور یا ٹھنڈا بھی چلے گا؟۔ ۔ ۔
سونے سے پہلے رات کو۔ ۔ کیا کام ضرور کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔
اور صبح اٹھتے ہی پہلا کام کیا؟۔ ۔
رات کے علاوہ دن میں سوتی ہیں؟۔ ۔ ۔
لیٹتے ہی نیند آجاتی ہے؟۔ ۔ یا دیر میں؟۔ ۔
زیادہ سے زیادہ کبھی۔ ۔ کتنی دیر تک سوئی ہیں؟۔ ۔ ۔ اور زیادہ سے زیادہ کتنا جاگی ہیں کبھی؟۔

KishTaj
29-11-2010, 04:00 PM
کسی چیز۔ ۔ماحول۔ ۔ موسم۔ ۔ رویہ۔ ۔ حالات وغیرہ وغیرہ۔ ۔ کی تبدیلی جلد قبول کرلیتی ہیں۔ ۔ ۔ یا وقت لگتا ہے؟۔ ۔
اچھا ڈر لگتا ہے اکیلے ۔ ۔ ۔ تو کس چیز سے؟۔ ۔ مطلب کیا سوچ کر ڈر لگتا ہے؟۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کتنی بار کروٹیں بدلتی ہیں۔
کیسے خواب دیکھتی ہیں۔
کتنی بار آنکھ کھل جاتی ہے۔
کتنی گہری نیند سوتی ہیں۔
کسی آہٹ سے اٹھ جاتی ہیں یا نہیں۔۔۔۔

SadiaMuhammad
29-11-2010, 04:01 PM
اگر آپ کو سزا دینی ھو تو؟
ہممم وہی کام پانچ مرتبہ دوبارہ صحیح سے کرنے کو کہوں گی

لڑکے اور لڑکیوں کی پسندیدہ اور ناپسندیدہ عادات؟

لڑکوں میں۔۔۔

پسندیدہ۔
ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہوتے ہیں

نا پسندیدہ۔
تھوڑے لا پرواہ ہوتے ہیں

لڑکیوں میں۔

پسندیدہ۔
بہت نازک سے جذبات والی ہوتی ہیں
اور کئیرنگ ہوتی ہیں

نا پسندیدہ۔
بہت نازک جذبات والی ہوتی ہیں۔

زندگی کب خوبصورت لگی اور کب بدصورت؟
خوبصورت تو ہر وقت ہی لگتی ہے
جب ماموں جی کی وفات ہوئی تھی تو بہت گندی لگی تھی

ماں کیا ھے؟
محبت

کون سا ملک بہت پسند ھے اور کون سا ناپسند؟

پسندیدہ
پاکستان کے علاوہ۔۔
سعودی عرب جہاں میں ہوں ابھی
سپین جانا پسند ہے اور خواہش بھی ہے وہاں جانے کی

نا پسندیدہ۔

بہت سے ہیں

کبھی جھوٹ بولا؟ اگر ہاں تو کب؟
ہاں نا بہت مرتبہ۔۔۔

کیا آپ سٹریٹ فارورڈ ھو؟
ہمممم مطلب منہ پھٹ۔۔ اب کافی بہتر ہو گئی ہوں ہا ہاہاہاہاہا یعنی تھی

کسی کو دعا دینی ھو تو کیا کہتی ہیں؟ (کیا الفاظ استعمال کرتی ہیں؟)
اللہ پاک آپ کو خوشیاں نصیب کریں آمین ثم آمین

دنیا میں سب سے پیارا رشتہ? وجہ؟
ماں باپ۔۔
اس میں وجہ کیا کیا بتاوں اب

کوئی زبردستی آپ کو کھیلوں کی خبریں سنا رہا ہو اور آپ کا ذرا دل نہ کرے تو سُن لیتی ہیں ، یا منع کر دیتی ہیں؟
سن لیتی ہوں

کوئی نان فیورٹ گانا لگا ہو ، یا بات ہو رہی ہو اور آپ اٹھ نہ سکیں محفل سے تو صبر کرتی ہیں؟ یا بُرے بُرے منہ بناتی ہیں؟
میوزک زیادہ پسند نہیں ہے اس لیے ایسی محفلوں میں نہیں جاتی
اگر گاڑی میں کوئی گانا لگا دے
تو تھوڑی دیر بعد کہوں گی۔۔ چلو جی بہت سن لیا اب بند۔۔۔

کھانا جل جائے تو دل میں کیا خیال آتا ہے؟ چلو یہ تو روز کی بات ہے؟ یا ، او ہو آج پھر جل گیا؟
دونوں نہیں۔۔۔ الحمد للہ ایسا شاید ایک آدھ مرتبہ ہی ہوا ہو۔

کھانا جل جانے کی صورت میں فوری طور پر کیا کرتی ہیں؟
ہممم میاں کو کھانا سرو کرنے سے پہلے اس سیچوئشن کے لیے تیار کرتی ہوں۔۔ اور کوشش کرتی ہوں کہ جلدی سے کچھ اور بنا لوں۔۔ ویسے ایسا ایک آدھ مرتبہ ہی ہوا ہے

ہفتے میں کتنے دن کھانا جلاتی ہیں؟
بہت کم چانسز ہوتے ہیں ایسے

انگریزی حروف تہجی میں کون سا حرف پسند ہے؟
A, M and S
A for Allah
M for Muhammad (P.B.U.H)
again
A for Abbu g and Akhlaq
S for off course Sadia

اردو حروف تہجی میں کون سا حرف پسند ہے؟
الف، م اور س

کون سا سبجیکٹ بہت اچھا لگتا تھا؟
بیالوجی اب چوبیس گھنٹے کمپیوٹر کے ساتھ گزار کے کمپیوٹر پڑھنے کا شوق بھی ہو رہا ہے

کس سبجیکٹ میں آپ سب سے ویک تھیں؟
زوالوجی

ہوم ورک کرنا کیسا لگتا تھا؟
بہت اچھا

کون سی سزا بہت بُری لگتی تھی؟
ساری سزائیں بری ہوتی ہیں

SadiaMuhammad
29-11-2010, 04:15 PM
ون اردو کے مسیج باکس کی کون سی اسمائل زیادہ پسند ہے؟
ہنسنے والی اسمائلی

گاڑی کا کون سا کلر پسند ہے؟
سفید، میٹیلک بلیو اور بلیک

درختوں پر پتوں کا کون سا رنگ پسند ہے؟
سبز

انار کیسا پھل لگتا ہے؟
بہت مزے کا

ایک انار سو بیمار ، کسے کہتے ہیں؟
ایک انار سو بیمار کو

کیوی کھانے کا آسان ترین طریقہ کیا ہے؟
میں نہیں کھاتی۔۔
اگر آپ نے کھانی ہے تو آسان ترین طریقہ یہ ہے
1: کیوی کو دھوئیں
2: چھری سے چھیلی
3: پھر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹیں
4: فورک سے کھائیں

کچن میں کام کرتے ہوئے کچن پیپر استعمال کرتی ہیں؟ کہ کوئی ٹاول ،کپڑا وغیرہ؟
کچن پیپر

ون اردو کی پرانی سائٹ پسند تھی، کہ نئی والی پسند ہے؟
ہمم دونوں۔۔
کیونکہ سائٹ تو وہی ہے نا

کوئی آپ پر بے حد غصہ کرے تو کیا کرتی ہیں؟
اگر وہ حق پر ہے تو خاموشی سے سنوں گی
اور نہیں تو روتے ہوئے سنوں گی

برف باری کا موسم کیسا لگتا ہے؟
بہت پسند ہے لیکن یہاں ایسا موسم نہیں ہوتا تو تصویروں میں دیکھ کے خوش ہو لیتی ہیں

بارش کیسی لگتی ہے؟
بے انتہا پسند ہے۔۔۔ یہاں بارش بہت کم ہوتی ہے۔ پاکستان میں تو بہت مزہ آتا تھا۔۔ بارش میں نہانے کا مزے مزے کے پکوڑے، بیسن کی روٹی کھانے کا۔۔ بس اسی طرح انجوائے کرتی ہوں

بادلوں کے گرجنے سے ڈرتی ہیں؟
ہممم بہت

سب سے زیادہ خوف کس بات ، چیز سے محسوس ہوتا ہے؟
قبر سے

زندگی آپ کو دو وشز دے ۔ تو کیا مانگیں گی؟
آخرت میں کامیابی اور نیک اور صالح اولاد

اپنے لیے ایک ٹائٹل چوز کریں تو کیا کریں گی؟
ایک ٹائٹل تو بہت مشکل ہے

اردو ، انگلش ، پنجابی اور میر پوری کے علاوہ کون سی زبان ایسی ہے جو آپ کو اٹریکٹ کرتی ہے۔ چاہے بولنی ،پڑھنی آئے یا نہیں ۔؟

یہ سوال کیا کسی میر پورن کے انٹرویو سے لیا ہے۔۔۔
اٹالین

کھانا کھاتے ہوئے باتیں کرتی ہیں کہ خاموشی سے کھاتی ہیں؟
اگر کوئی بات شئر کرنے والی ہو میاں جی سے تو بولتے ہوئے
ورنہ خاموشی سے

سنجیدہ باتیں پسند ہیں ، کہ ہلکی پھلکی مزاح سے بھرپور ۔؟
ماحول اور مزاج پہ منحصر ہے

نظر کی عینک لگاتی ہیں؟
نہیں

کیسی لگتی ہے آپ کو خود کو عینک ؟ سوٹ کرتی ہے؟آپ کے خیال میں۔

لگاتی ہی نہیں تو سوٹ کیا سوال

یہ خلوص آپی کے سوالات پیسٹ کررہی ہوں۔

کس ناول کی کمپوزنگ میں مزہ آیا آپ کو۔ ۔ سب سےزیادہ؟۔ ۔ ۔ اور بور کس نے کیا زیادہ؟۔ ۔ ۔
جاسوسی ناول مزے کے لگتے ہیں اور خواتینی ناول سبھی بور۔۔

پڑھ کر کمپوز کرتی ہیں؟۔ ۔ مطلب پڑھتی ہین ساتھ ساتھ کمپوز کرتے ہوئے ؟۔ ۔ ۔
ظاہر ہے پڑھے بنا کیسے کمپوز کروں گی

کتنی بااصول ہیں؟۔ ۔ ۔ اور کتنا ہونا چاہیے آپ کے خیال میں؟۔ ۔ ۔
پوری سی ہوں لیکن بہت ہوں

آپ کا اپنا وضح کردہ کوئی اصول؟۔ ۔ ۔ خود آپ کے لیے۔ ۔ اور کسی دوسرے کے لیے؟۔ ۔ ۔
اپنے لیے یہ کسی کو کسی بھی حالت میں مدد سے انکار نہ کرنا
دوسروں کے لیے بھی یہی

کیا سمجھتی ہیں کہ۔ ۔ اصول عمل کرنے کے لیے ہوتے ہیں یا بس۔ ۔ کتابی باتیں؟۔ ۔ ۔
زیادہ سخت نہ ہوں تو عمل کے لیے ورنہ کتابوں میں ہی اچھے

کس کے لیے اصولوں سے انحراف کرسکتی ہیں؟۔ ۔ ۔ کبھی کیا ویسے؟۔
۔
کچھ اصول ایسے ہوتے ہیں جو آپ کے فرائض ہوتے ہیں ان سے انحراف تو ممکن نہیں
لیکن اپنے وضح کردہ اصول ہوں تو ہر اپنے کے لیے بدل سکتی ہوں

آپ کا نام کس نے رکھا تھا ویسے؟۔ ۔ ۔ اور کیا تبدیل کرنا چآہیں گی اپنا نام؟۔ ۔ ۔

میرے ابو جی نے۔۔ نہیں نہیں کبھی بھی بدلنا نہیں چاہوں گی

ویسے ہی کوئی اور نام جو پسند ہو آپ کو۔ ۔ اپنے لیے؟۔ ۔ ۔
لڑکیوں میں فاطمہ
لڑکوں میں کوئی بھی نام جو محمد سے شروع ہوتا ہو

پیار سے جیسے گھر میں نام رکھتے ہیں ۔ ۔ ۔ ایسے کوئی نام آپ کا؟۔ ۔ ۔ اور آپ اس طرح نام رکھتی ہیں ؟۔ ۔ ۔ اچھا لگتا ہے آپ کو یا۔ ۔ ۔ یہ کیا کہ نام بگاڑ دیا اچھا بھلا؟۔
لو جی کوئی ایک ہو تو نا۔۔۔
اچھا لگتا ہے لیکن نام کو بگاڑ کر نہیں کوئی اور نام رکھا جائے تو۔۔
جیسے مجھے سبھی سعدی کہتے ہیں سعدو کہیں گے تو برا تو لگے گا نا

SadiaMuhammad
29-11-2010, 04:53 PM
فورم کے متعلق کچھ کاپی پیسٹ سوالات

سب سے پہلا پوائنٹ کسے دیا تھا اور کیوں دیا تھا؟
یاز لالہ کو دیے تھے پوائنٹس میگزین مینیجمنٹ۔۔۔۔۔۔ون اردو چوتھا شمارہ کے لیے

گرون کا استعمال کیا ہے یا کسی نے گرون آپ کے لئے استعمال کیا ہو؟ اب گرون کے بغیر فورم کیسا محسوس ہوتا ہے؟
گرون کے بنا فورم بہت اچھا ہے
ایک دو کو غلطی سے گرون کیا تھا
بعد میں ٹھیک کر دیا

فورم کے مائنس پوائنٹس والے دور میں فورم پر موجود تھیں اگر ہاں تو کسی کو مائنس پوائنٹ دیا یا کسی نے آپ کو دیا؟
نہیں تب میں نہیں تھی

تھینکس ٹیب کب استعمال کرتی ہیں؟
ہر پوسٹ پر اور اچھی اور معلوماتی پوسٹ پر تو لازمی

کس طرح کی پوسٹس کو پڑھ کر جی کرتا ہے کہ فوراً ڈیلیٹ کر دی جائے؟
اپنی یا کسی اور کی۔۔۔

ون اردو کے پسندیدہ مصنف اور مصنفہ؟
سب اچھے ہیں

ون اردو کے پسندیدہ شاعر اور شاعرہ؟
سب اچھے ہیں

کس مشنری گروپ سے تعلق ہے؟
سیمرغ سے لیکن آج کل رضاکارانہ طور سے ہم سا ہو تو سامنے سے وابستہ ہوں

اپنے مشنری گروپ کے بارے میں رائے؟
اچھا ہے سب ایک دوسرے سے محبت کرنے والے لوگ ہیں

ون اردو میگزین پڑھتی ہیں؟ ون اردو میگزین کے لئے رائے؟
جی پڑھتی ہوں
الحمد للہ بہت اچھا جا رہا ہے یہ سلسلہ
اللہ پاک سے دعا ہے کہ یہ ایک دن کاغذ پہ چھپے اور شہرت حاصل کرے آمین

رائٹرز سوسائیٹی کے بارے میں کیا رائے ہے؟
سب لوگ ہی بہت اچھے اور محنتی ہیں مجھے چھوڑ کے کیونکہ میں نے ابھی کچھ نہیں لکھا وہاں

بہنوں کی محفل کے لئے رائے؟
اچھی رائے ہے۔۔۔ میں وہاں کم ہی جاتی ہوں لیکن جاتی ضرور ہوں
بہت اچھا لگتا ہے وہاں سب سے بات کر کے

ون اردو کے بارے میں 5 جملے تعریف کے اور 5 تنقید کے؟
ایک ہی جملے میں تمام کام نمٹانا چاہوں گی

ون اردو ایک بہت اچھی سائٹ ہے سب کے لیے بس سب ذرا اچھے سے اسے استعمال کیا کریں

آپ کی نظر میں ون اردو کے
سب سے شگفتہ مزاج ممبر۔: بہت سے ممبرز ہیں اب کس کس کا نام لوں۔۔۔
سب سے سنجیدہ: ایک اداس آدمی بھائی جی تھے وہ سنجیدہ لگتے تھے
سب سے زہین: ٹیم بھائی،سمارا سس، یاز لالہ، خسرو بھائی،عمران لالہ
سب سے شرارتی: جاری بھیا،مہرو
سب سے تمیز دار: سبھی ہیں الحمد للہ
سب سے اچھے: میں خود۔۔۔ ہا ہا ہا ہا ابھی اچھے ہیں
ہر فن مولا: یاز لالہ
سب سے سڑیل: ابھی کوئی ٹکرا نہیں ایسا۔۔۔

Samia Ali
30-11-2010, 01:09 AM
بہت اچھا چل رہا ہے سعدیہ سس انٹرویو آپ تھک گئی ہوں گی جی اتنے سوالات کے جوابات دئیے ہیں یہ لیں جی کچھ کھائیں پئیں

http://blogs.mtu.edu/business/files/2009/10/coffee.jpg

http://2.bp.blogspot.com/__ZF7BzxVzjA/TLbCbkN7s-I/AAAAAAAAAx0/Stslo9EeGQY/s1600/puffs.jpg

http://www.bbcgoodfood.com/recipes/2002/images/2002_MEDIUM.jpg

SadiaMuhammad
30-11-2010, 02:21 PM

جزاک اللہ سائرہ

SadiaMuhammad
30-11-2010, 02:37 PM
یادداشت کیسی ہے جی آپ کی؟۔ ۔ ۔
الحمد للہ اچھی ہے۔

پرانی باتیں۔ ۔ یاد رکھتی ہیں قصدا کوشش کرکے؟۔ ۔ ۔ یا یاد رہ جاتی ہیں خود ہی؟۔ ۔ ۔
نہیں کچھ بھی یاد رکھتی جو خود سے یاد رہ جائے تو رہ جائے نہیں تو نہ سہی۔۔

رکھنی چاہئیں ویسے یاد؟۔ ۔ ۔
جو چیزیں یاد رہنے والی ہوں وہ بھولتی نہیں ہیں اس لیے انہیں یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی وہ یاد رہتی ہیں

ماضی سے کیا سیکھا آپ نے اپنے؟۔ ۔ ۔ کچھ جو درست کیا ہو اپنے حال مستقبل کے لیے اس کے ذریعے؟۔ ۔ ۔
بہت کچھی سیکھا اور بہت کچھ درست بھی کیا۔۔۔ اب کیا ذکر کرنا ان باتوں کا

اگر گھر پر ون اردو کھیلیں آپ۔ ۔ ۔ تو کس کو کیا بنائیں گی؟۔ ۔ ۔
گھر پہ تو صرف میرے میاں ہی ہوتے ہیں اور وہ بہت بزی تو ون اردو کھیلنے کا کیا سوال۔۔۔

لکھائی کیسی آپ کی؟۔ ۔ اردو کی اور انگلش کی ؟۔ ۔ ۔
الحمد للہ بہت اچھی۔۔۔۔ اردو میں تو خطاطی سے بھی کچھ عرصہ پالا رہا ہے۔۔
اور انگریزی میں بھی بہت اچھی ہے مجھے یاد ہے کہ اسکول، پھر کالج اور پھر یونی میں بھی میری بہت سی کلاس فیلوز مجھ سے درخواست لکھوایا کرتی تھیں۔۔

کاپی وغیرہ سیدھا رکھ کر لکھتی ہیں۔ ۔ ترچھا کرکے؟۔ ۔ ۔
سیدھا اور کبھی کبھی ترچھا بھی

ایک دن میں۔ ۔ سب سے زیادہ صفحے کتنے کمپوز کیے آپ نے ؟۔ ۔ ۔
کچھ یاد نہیں شاید 50 کیے تھے ایک جاسوسی ناول کے

گرما گرم آئس کریم۔ ۔ اور ٹھنڈی ٹھار چائے ۔ ۔ ۔ آپ کیا لیں گی جی؟۔ ۔ ۔
گرما گرم آئسکریم ہی لے لوں گی۔۔۔
چائے تو میں کبھی بھی نہ لوں۔۔۔۔

بچپن میں کون سے کھیل کھیلتی تھیں پھر؟۔ ۔ ۔
بچپن میں، گلی ڈنڈا، شٹاپو، آنکھ مچولی، لُڈو، کرکٹ، پٹھو گرم اور ایسے ہی بہت سے کھیل جو دیہاتوں میں کھیلے جاتے ہیں

اچھا ویسے۔ ۔ آپ کسی کے رعب میں آجاتی ہیں؟۔ ۔ یا تھیں؟۔۔ تو کس کے؟
ہر اس انسان کے رعب میں آجتی ہوں جس کی میں عزت کرتی ہوں

سمر
30-11-2010, 02:52 PM
اچھا انٹرویو ھو رھا ھے
بہت اچھے جواب دیے ھیں بہنا آپ نے
ان جوابات کو دیکھ کر کچھ سوال میری طرف سے بھی:)

کیا آپ بات چیت مین ڈیپلومیسی کا سہارا لیتی ہیں۔۔
بچپن کس شہر میں گزرا۔۔
پاکستان کا کون سا شہر اچھا لگتا ھے
سونے سے پہلے کون سی دعا مانگتی ہیں

SadiaMuhammad
30-11-2010, 03:02 PM
غیر پاکستانی کھانوں میں کچھ پسند ہے؟ ۔ ۔خود کیا بنالیتی ہیں ؟ ۔ ۔
چائینیز پسند ہیں
اور چکن کارن سوپ، پاستا مختلف طرح سے، چکن چلی، مکسڈ ویجی فرائیڈ رائس بنا لیتی ہوں

سودا سلف کون لاتا ہے گھر کا؟ ۔ ۔۔۔ ۔ ۔
دونوں ساتھ جاتے ہیں

نکلنے سے پہلے گھر سے۔ ۔ کیا چیز بطور خاص چیک کرتی ہے؟۔ ۔ ۔
گھر کی چابی، لائٹس اور کھڑکیاں اور اگر کہیں لمبے عرصے کے لیے نکلنا ہو تو اے۔سی بھی بند کر کے جاتے ہیں۔

کبھی ایسا ہوا چابیاں گھر بھول گئی ہوں؟۔ ۔ ۔ یا گاڑی میں بھول کر گاڑی لاک کردی ہو؟۔ ۔ ۔
دو مرتبہ ایسا ہو چکا ہے میں لانڈری روم میں مشین میں کپڑے ڈالنے گئی تو واپسی پہ یاد آیا اوہ چابی تو اندر ہی رہ گئی یہ بھی گھر پہ نہیں تھے تو میں اپنی ہمسائی کی طرف چلی گئی پھر انہیں فون کر کے بتایا۔۔

کوئی ایسا محاورہ۔ ۔۔ ۔ اختلاف ہو جس سے؟۔ ۔ ۔
کسی سے نہیں

خود ڈرائیونگ کرتی ہیں۔ ۔ پسندیدہ گاڑی؟۔ ۔ ۔ اور کس وجہ سے؟۔ ۔ چالان ہوا کبھی؟ تو کس وجہ سے؟۔ ۔ ۔
نہیں ڈرائیونگ نہیں کرتی

اچھا خط یا ای میل بھیجتی ہیں کسی کو؟۔ ۔ ۔ جاننے والوں میں؟۔ ۔ کیسے لکھتی ہیں؟ ۔ ۔مختصر یا کافی
طویل؟۔ ۔ اور ابتداء و اختتام کیسے کرتی ہیں؟۔ ۔ خیریت مطلوب خیریت موجود۔ ۔ ۔ والسلام؟۔ ۔ ۔
خط لکھوں یا ای میل یا پی ایم کروں تو لمبا ہی ہوتا ہے عموماً۔۔۔ اور ابتداء السلام علیکم سے اختتام والسلام علیکم یا اللہ حافظ پہ۔

عید پر عیدی کیسے دیتی لیتی ہیں؟۔ ۔ آرام سے یا من مرضی سے؟۔ ۔ ۔ ۔
اپنے ابو جی اور اپنے میاں سے من مرضی سے لیتی ہوں باقی سب جو دے دیں۔۔
اپنی بہنوں اور بھائیوں کو ان کی مرضی سے دیتی تھی جو وہ مانگتے تھے۔۔۔
چھوٹی کزنز کو اپنی مرضی سے دیتی تھی۔۔۔

اپنے والدین اور گھر والوں۔ ۔ یا جاننے والوں (بشمول ون اردو ممبران)۔ ۔ ۔میں سے کسی کوئی عادت۔ ۔ اپنانا چاہیں جو آپ؟۔ ۔ ۔

نہیں کوئی خاص نہیں

آپ سب بہن بھائیوں میں۔ ۔ سب سے بہادر۔ ۔ سمجھدار۔ ۔ ذہین اور سگھڑ کون ہے؟۔ ۔ ۔
سب سے سگھڑ میری چھوٹی بہن
سب سے سمجھدار میں خود
سب سے بہادر۔۔۔ ہممم سبھی ایک جتنے ڈرپوک ہیں
لیکن دونوں بھائی تھوڑے ہم بہنوں سے بہادر ہیں۔
سب سے ذہین میرے بڑے بھائی۔۔

رات کو سوتے میں اٹھتی ہیں۔ ۔ یا گہری نیند سوتی ہیں؟۔ ۔ ۔ بس ایک بار سوئے۔ ۔ پھر صبح ہی جاگے؟۔ ۔
جتنی مرتبہ کروٹ بدلوں آنکھ کھل جاتی ہے، ہاں کسی دن زیادہ تھکی ہوئی ہوں یا بہت دن بعد سکون سے سووں تو گہری نیند سوتی ہوں۔

الارم لگا کر سوتی ہیں؟۔ ۔ خود سے کھل جاتی ہے آنکھ وقت پر اٹھنا ہو جب بھی؟۔ ۔ ۔
الارم لگا کر سوتی ہوں اور کم از کم آدھا گھنٹہ پہلے کا الارم لگاتی ہوں تا کہ موڈ نہ ہو اٹھنے کا تو مقررہ وقت تک بن جائے موڈ۔۔

کبھی نقل کی یا کروائی؟۔ ۔ اور پکڑی تو نہیں گئیں کبھی؟۔ ۔ ۔
بہت مرتبہ کروائی اور کی بھی۔۔ نہیں کبھی نہیں پکڑی گئی۔

وقت کی کتنی پابند ہیں؟ ۔ ۔ ۔
الحمدللہ کوشش کرتی ہوں کہ ہمیشہ وقت کی پابند رہوں۔

کون سا رنگ آپ کو خود پر زیادہ اچھا لگتا ہے؟۔ ۔ ۔ اور کس رنگ میں دوسروں سے زیادہ تعریف ملتی ہے؟۔
مجھے خود پر رائل بلیو اور فیروزی کلر اچھا لگتا ہے
اور بلیک اور پنک میں دوسروں سے تعریف ملتی ہے۔

۔ ۔ پھر تعریف والوں کے گھر جانا ہو تو۔ ۔ ۔ کون سا رنگ پہن کر جاتی ہیں؟۔ ۔ ۔ جس میں تعریف ہوئی ہو؟۔ ۔ ۔
نہیں یہ کبھی نہیں سوچا بس جو سوٹ ہاتھ لگے یو استری کیا ہوا پڑا ہو پہن لیتی ہوں

زیورات کا شوق ہے؟۔ ۔ ۔ کون سا اچھا لگتا ہے زیادہ پھر؟۔ ۔ ۔
بہت شوق ہے خاص طور سے گولڈ کا بہت شوق ہے۔۔
آرٹیفیشل میں سلور جیولری پسند کرتی ہوں
انگوٹھیاں اور بریسلیٹ پسند ہیں
اور آرٹیفیشل اور گولڈ میں یہی چیزیں میں میرے پاس زیادہ بھی ہیں

چوڑیاں پہنتی ہیں؟۔ ۔ ۔ کون سی ۔ ۔ کتنی ۔ ۔ اور کس ہاتھ میں؟۔ ۔ سوٹ کے ہم رنگ؟۔ ۔
جی پہنتی ہوں۔۔ شادی کے بعد اب کچھ کم کر دی ہے یہ عادت۔
شادی سے پہلے ہر سوٹ کے ساتھ میچنگ سادی چوڑیاں
شادی کے بعد گولڈ کی جب موڈ ہو یا کہیں جانا ہو۔۔

کیا چیز مزے دار لگی آپ کو ۔۔۔۔۔۔ من و سلوٰی میں ؟۔۔۔۔۔
سوال سمجھی نہیں میں۔۔

کچی سبزیاں۔ ۔ دالیں وغیرہ کھاتی ہیں؟۔ ۔
کچی دالیں نہیں کھاتی، کچی سبزیاں شوق سے کھاتی ہوں
مولی، گاجر، شلجم، ککڑی، کھیرا، بند گوبھی، وغیرہ

کھانے میں نمک مرچ کیسا لیتی ہیں؟۔ ۔ تیز یا معتدل یا ہلکا؟۔ ۔ ۔
ہلکا لیکن معتدل یعنی نارمل بھی چل جاتا ہے

پہلے سے پکا رکھا سالن یا روٹی۔ ۔ کھالیتی ہیں آرام سے؟۔ ۔ ۔ یا تازہ کھانا چاہیے؟۔ ۔ ۔ اور گرم کرکے کھاتی ہیں ضرور یا ٹھنڈا بھی چلے گا؟۔ ۔ ۔
پہلے سے رکھا خود تو کھا لیتی ہوں لیکن ان کے لیے تازہ بنانے کی کوشش کرتی ہوں
اوون کی سہولت کی وجہ سے گرم کر کے کھاتی ہوں

سونے سے پہلے رات کو۔ ۔ کیا کام ضرور کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔
ون اردو کا چکر لگانا نہیں بھولتی

اور صبح اٹھتے ہی پہلا کام کیا؟۔ ۔
پانی پیتی ہوں

رات کے علاوہ دن میں سوتی ہیں؟۔ ۔ ۔
جی بالکل

لیٹتے ہی نیند آجاتی ہے؟۔ ۔ یا دیر میں؟۔ ۔
کبھی کبھی لیٹتے ہی کبھی کبھی دو دو گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے

زیادہ سے زیادہ کبھی۔ ۔ کتنی دیر تک سوئی ہیں؟۔ ۔ ۔ اور زیادہ سے زیادہ کتنا جاگی ہیں کبھی؟۔
18 گھنٹوں سے زیادہ نہیں سوئی کبھی اور جاگی تو دو دو دن ہوں۔۔

SadiaMuhammad
30-11-2010, 03:08 PM
اچھا انٹرویو ھو رھا ھے
بہت اچھے جواب دیے ھیں بہنا آپ نے
ان جوابات کو دیکھ کر کچھ سوال میری طرف سے بھی:)

کیا آپ بات چیت مین ڈیپلومیسی کا سہارا لیتی ہیں۔۔
بچپن کس شہر میں گزرا۔۔
پاکستان کا کون سا شہر اچھا لگتا ھے
سونے سے پہلے کون سی دعا مانگتی ہیں

جی بھائی کیوں نہیں ابھی جواب حاضر کرتی ہوں

کیا آپ بات چیت میں ڈیپلومیسی کا سہارا لیتی ہیں۔۔
جی بالکل، کوئی ایسی بات جس کا جواب نہ دینا چاہوں تو کہہ دیتی ہوں
چھوڑو پھر کبھی بات کریں گے
یا نہیں مجھے نہیں پتہ

بس ایسے ہی جواب دیتی ہوں۔

بچپن کس شہر میں گزرا۔۔
بچپن گاوں میں گزارا۔۔

پاکستان کا کون سا شہر اچھا لگتا ھے
لاہور

سونے سے پہلے کون سی دعا مانگتی ہیں
ایک تو وہی مسنون دعا۔
اللھم باسمک اموت و احیا
اور اپنے لیے اللہ پاک سے نیک اور صالح اولاد کی دعا کیونکہ آج کل لبوں پہ ہر وقت یہی دعا رہتی ہے

Trueman
30-11-2010, 03:10 PM
السلام علیکم ۔۔ آپی جی بہت زبردست انٹریو ہورہا ہے ۔آپ کا انٹرویو پڑھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ ۔ ۔

SadiaMuhammad
30-11-2010, 03:12 PM
کسی چیز۔ ۔ماحول۔ ۔ موسم۔ ۔ رویہ۔ ۔ حالات وغیرہ وغیرہ۔ ۔ کی تبدیلی جلد قبول کرلیتی ہیں۔ ۔ ۔ یا وقت لگتا ہے؟۔ ۔

بہت کم وقت میں اور جلدی قبول کر لیتی ہوں

اچھا ڈر لگتا ہے اکیلے ۔ ۔ ۔ تو کس چیز سے؟۔ ۔ مطلب کیا سوچ کر ڈر لگتا ہے؟۔
ہمم ڈر تو لگتا ہے نا۔۔۔ جنوں بھوتوں سے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کتنی بار کروٹیں بدلتی ہیں۔
بہت کم شاید چار یا پانچ مرتبہ

کیسے خواب دیکھتی ہیں۔
کیونکہ ایکشن ناولز اور موویز کی شوقین ہوں تو خوابوں میں بھی ایکشن ہی نظر آتا ہے

کتنی بار آنکھ کھل جاتی ہے۔
چار پانچ مرتبہ

کتنی گہری نیند سوتی ہیں۔
بس اتنی گہری کہ ہلکے سے کھٹکے سے آنکھ کھل جاتی ہے

کسی آہٹ سے اٹھ جاتی ہیں یا نہیں۔۔۔۔
اٹھ جاتی ہوں اگر گھر میں اکیلی ہوں تو

SadiaMuhammad
30-11-2010, 03:16 PM
السلام علیکم ۔۔ آپی جی بہت زبردست انٹریو ہورہا ہے ۔آپ کا انٹرویو پڑھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ ۔ ۔

شکریہ حفیظ بھائی۔۔۔
کیسے ہیں آپ اور کہاں گم ہیں آج کل؟

Trueman
30-11-2010, 03:23 PM
شکریہ حفیظ بھائی۔۔۔
کیسے ہیں آپ اور کہاں گم ہیں آج کل؟

آپی جی اللہ کا کرم ہے ۔۔ ۔گم کہاں آپی جی فورم پر آکر سوجاتا ہوں ۔ ۔ کوئِی ہوتا ہی نہیں ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔سونا ،سونا اور صرف سونا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کل آپ کو انٹرویو دیکھا تو بہت خوشی ہوئی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بہت مزا آرہا ہے پڑھنے میں ۔ ۔ ۔

Pardaisi
30-11-2010, 03:27 PM
ماشااللہ سعدیہ بہت ہی اچھا انٹرویو دیا جا رہا ہے۔

تھک گئی ہوں گی ریسٹ کریں اور آم کھائیں

http://www.dimensionsguide.com/wp-content/uploads/2009/12/Mango-Sizes.jpg (http://rds.yahoo.com/_ylt=A0PDoS0o0_RMSz8AdFujzbkF/SIG=12t6212ep/EXP=1291199656/**http%3a//www.dimensionsguide.com/wp-content/uploads/2009/12/Mango-Sizes.jpg)

SadiaMuhammad
30-11-2010, 03:44 PM
بہت شکریہ پردیسی بھائی بہت عرصے بعد اتنے خوبصورت عام کی شکل دیکھی یہاں تو پانڈا جاو تو عجیب عجیب سے آم پڑے ہوتے ہیں اور اب تو ہوتے بھی نہیں یا بہت ہی کم

Pardaisi
30-11-2010, 04:04 PM
بہت شکریہ پردیسی بھائی بہت عرصے بعد اتنے خوبصورت عام کی شکل دیکھی یہاں تو پانڈا جاو تو عجیب عجیب سے آم پڑے ہوتے ہیں اور اب تو ہوتے بھی نہیں یا بہت ہی کم

لاسٹ ویک فارم مارکیٹ سے آم لیکر آیا تھا شکل تو اچھی تھی لیکن کرتوت ( ذائقہ ) اچھا نہیں تھا

SadiaMuhammad
02-12-2010, 02:00 PM
لاسٹ ویک فارم مارکیٹ سے آم لیکر آیا تھا شکل تو اچھی تھی لیکن کرتوت ( ذائقہ ) اچھا نہیں تھا

بس یہ یہاں پہ آپ ملتا ہی ایسا ہے چاہے جہاں سے بھی لاو۔۔۔

Kazmi
02-12-2010, 05:23 PM
السلامُ علیکم
محترم ممبران! آج ہماری مہمان سعدیہ محمد آپی ہیں۔
السلامُ علیکم سعدیہ آپی۔
انٹرویو کے لئے بہت شکریہ۔
سوالات ابھی حاضر کرتی ہوں۔

اچھـــــــــــا ۔ ۔ ۔ تو آخر کار سعدیہ بیٹی کو انٹرویو کے لئے پھانس ہی لیا؟ ۔ ۔ ۔ کمال کر دیا کش آپ نے، ہم تو انہیں صم چڑیا ہی سمجھتے ہیں، دیکھتے ہیں انٹرویو کیسا رہتا ہے ۔ ۔ ۔

آل دا بیسٹ

Kazmi
02-12-2010, 05:29 PM
میں نے سوچا کہ کش مش نے اتنی محنت سے سوالات پیسٹ کیے ہیں تو تھوڑا سا وقت لگا کے جواب بھی دے دوں۔۔۔۔

جی بالکل، کش نے بڑی محنت سے سوالات کاپی، پیسٹ کئے تھے ۔ ۔ ۔;d;d;d;d;d

Kazmi
02-12-2010, 05:33 PM
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں؟
نگاہیں نیچی رہیں۔ اور دل میں آیت الکرسی کا ورد رہے۔

ماشاء اللہ۔

Samia Ali
02-12-2010, 05:46 PM
سعدیہ سس آپ مجھے فارغ بالکل اچھی نہیں لگ رہیں ہی ہی ہی یہ لیں جی کچھ سوالات

چاٹ مسالہ یا کالا نمک؟

بھیل پوری یا پانی پوری؟

املی یا کیری؟

اچار یا ہری چٹنی؟

چلی ساس یا چلی گارلک ساس؟

کینو یا آم؟

ہینڈ بیگ یا شولڈر بیگ؟

لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ؟

جھاڑو یا بروم؟

ٹیوب لائٹ یا بلب؟

کنگھا یا ہئیر برش؟

پہاڑ یا پہاڑی؟

سمندر یا جھیل؟

پارک یا ریسٹورنٹ؟

درخت یا پودا؟

شہر یا گاوں؟

شور یا خاموشی؟

برف باری یا بارش؟

میدان یا کھیت؟

گائے یا بکرا؟

مرغی یا فش؟

سیڑھیاں یا لفٹ؟

مشرق یا مغرب؟

سورج یا چاند؟

دوپہر یا شام؟

Samia Ali
02-12-2010, 05:56 PM
سفید یا کالا؟

اسٹول یا کرسی؟

صوفہ یا کارپٹ؟

چھت یا صحن؟

دال یا سبزی؟

جوس یا ملک شیک؟

ببر شیر یا ٹائیگر؟

پردے یا بلائنڈز؟

لحاف یا رضائی؟

عبایا یا برقعہ؟

ٹھنڈا پانی یا گرم؟

چائے یا کافی؟

طوطا یا کبوتر؟

بلی یا خرگوش؟

تارے یا بادل؟

مگ یا کپ؟

سننا یا بولنا؟

گفتگو یا گپ؟

لنچ یا ڈنر؟

لانگ ڈرائیو یا بیچ؟

Samia Ali
02-12-2010, 06:18 PM
کہانی یا افسانہ؟

ناول یا ناولٹ؟

جاسوسی یا معاشرتی؟

ابن صفی یا مظہر کلیم؟

عمران سیریز یا جاسوسی دنیا؟

ایکسٹو یا کرنل؟

کمپوزنگ یا پروف ریڈنگ؟

شاعری یا نثر؟

غزل یا نظم؟

یاہو یا ایم ایس این؟

سن گلاسس یا کیپ؟

انٹرنیٹ یا ٹی وی؟

اے سی یا پنکھا؟

تیز مرچ یا ہلکی مرچ؟

یو پی ایس یا جنریٹر؟

ہوائی جہاز یا پانی کا جہاز؟

بائے روڈ یا بائے ائیر؟

لہسن یا پیاز؟

میتھس یا Biology?

ٹیچر یا اسٹوڈنٹ؟

پٹائی یا ڈانٹ؟

KishTaj
02-12-2010, 06:29 PM
السلامُ علیکم
واہ سائرہ جی۔۔۔
خیر۔۔۔ سعدیہ آپی کچھ مشکل سے سوال۔

ان سب کو ایک جملے یا ایک لفظ میں بیان کریں۔ یا کچھ ورڈز ڈیڈیکیٹ کریں۔

سائٹ ایڈمن
سعدیہ محمد
یازغل
کاظمی انکل
ہما جاوید
سمارا
خسرو
سائرہ علی
کشتاج
ساحرہ
ان خان
ساحل

اور پوچھوں کیا؟؟۔۔۔؟

SadiaMuhammad
02-12-2010, 08:14 PM
اچھـــــــــــا ۔ ۔ ۔ تو آخر کار سعدیہ بیٹی کو انٹرویو کے لئے پھانس ہی لیا؟ ۔ ۔ ۔ کمال کر دیا کش آپ نے، ہم تو انہیں صم چڑیا ہی سمجھتے ہیں، دیکھتے ہیں انٹرویو کیسا رہتا ہے ۔ ۔ ۔

آل دا بیسٹ

شکریہ کاظمی ماما جی
ایک تو آپ کی فورم پہ واپسی اور دوسرے یہاں انٹرویو میں آمد نے جی خوش کیا
بہت بہت شکریہ

SadiaMuhammad
02-12-2010, 08:21 PM
سعدیہ سس آپ مجھے فارغ بالکل اچھی نہیں لگ رہیں ہی ہی ہی

لو جی فارغ تو کوئی بھی کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا نا۔۔۔

یہ لیں جی کچھ سوالات
یہ لیں جی جوابات۔۔۔۔

چاٹ مسالہ یا کالا نمک؟
چاٹ مسالہ

بھیل پوری یا پانی پوری؟
پانی پوری

املی یا کیری؟
کیری

اچار یا ہری چٹنی؟
اچار

چلی ساس یا چلی گارلک ساس؟
دونوں نہیں

کینو یا آم؟
آم گرمیوں میں۔۔۔ کینو سردیوں میں

ہینڈ بیگ یا شولڈر بیگ؟
دونوں

لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ؟
لیپ ٹاپ

جھاڑو یا بروم؟
دونوں نہیں

ٹیوب لائٹ یا بلب؟
ٹیوب لائٹ

کنگھا یا ہئیر برش؟
ہئیر برش

پہاڑ یا پہاڑی؟
پہاڑی

سمندر یا جھیل؟
سمندر

پارک یا ریسٹورنٹ؟
پارک

درخت یا پودا؟
پودا پھر درخت

شہر یا گاوں؟
گاوں

شور یا خاموشی؟
خاموشی

برف باری یا بارش؟
بارش۔۔۔ پھر برف باری

میدان یا کھیت؟
کھیت

گائے یا بکرا؟
دونوں نہیں۔۔۔۔ اگر مجبوری ہے تو بکرا

مرغی یا فش؟
فش

سیڑھیاں یا لفٹ؟
دونوں

مشرق یا مغرب؟
مشرق

سورج یا چاند؟
دن میں چاند رات میں سورج

دوپہر یا شام؟
شام

SadiaMuhammad
02-12-2010, 08:26 PM
سفید یا کالا؟
سفید

اسٹول یا کرسی؟
کرسی

صوفہ یا کارپٹ؟
کارپٹ

چھت یا صحن؟
صحن

دال یا سبزی؟
سبزی

جوس یا ملک شیک؟
ملک شیک

ببر شیر یا ٹائیگر؟
ٹائیگر

پردے یا بلائنڈز؟
پردے

لحاف یا رضائی؟
رضائی۔۔۔ ویسے دونوں ایک ہی چیز نہیں ہیں کیا۔۔۔؟

عبایا یا برقعہ؟
عبایا

ٹھنڈا پانی یا گرم؟
گرمی میں ٹھنڈا۔۔ سردی میں گرم

چائے یا کافی؟
دونوں نہیں

طوطا یا کبوتر؟
کبوتر

بلی یا خرگوش؟
خرگوش

تارے یا بادل؟
بادل

مگ یا کپ؟
مگ

سننا یا بولنا؟
بولنا

گفتگو یا گپ؟
گفتگو

لنچ یا ڈنر؟
ڈنر

لانگ ڈرائیو یا بیچ؟
لانگ ڈرائیو

Samia Ali
02-12-2010, 08:29 PM
ویسے دونوں ایک ہی چیز نہیں ہیں کیا۔۔۔؟

ہیں تو دونوں ایک ہی چیز پر تھوڑا سا فرق ہے نا رضائی ذرا پتلی ہوتی ہے اور لحاف موٹا

SadiaMuhammad
02-12-2010, 08:30 PM
کہانی یا افسانہ؟
کہانی

ناول یا ناولٹ؟
ناول

جاسوسی یا معاشرتی؟
جاسوسی

ابن صفی یا مظہر کلیم؟
دونوں

عمران سیریز یا جاسوسی دنیا؟
عمران سیریز

ایکسٹو یا کرنل؟
ایکسٹو

کمپوزنگ یا پروف ریڈنگ؟
کمپوزنگ

شاعری یا نثر؟
شاعری

غزل یا نظم؟
غزل

یاہو یا ایم ایس این؟
یاہو

سن گلاسس یا کیپ؟
کیپ

انٹرنیٹ یا ٹی وی؟
انٹر نیٹ

اے سی یا پنکھا؟
اے سی

تیز مرچ یا ہلکی مرچ؟
ہلکی مرچ

یو پی ایس یا جنریٹر؟
یو پی ایس

ہوائی جہاز یا پانی کا جہاز؟
ہوائی جہاز

بائے روڈ یا بائے ائیر؟
سفر کی طوالت پہ منحصر ہے

لہسن یا پیاز؟
پیاز

میتھس یا Biology?
BIOLOGY

ٹیچر یا اسٹوڈنٹ؟
ٹیچر

پٹائی یا ڈانٹ؟
ڈانٹ

Samia Ali
02-12-2010, 08:31 PM
سورج یا چاند؟
دن میں چاند رات میں سورج

ہائیں یہ کیا؟؟؟؟
ہی ہی ہی

SadiaMuhammad
02-12-2010, 08:31 PM
ہیں تو دونوں ایک ہی چیز پر تھوڑا سا فرق ہے نا رضائی ذرا پتلی ہوتی ہے اور لحاف موٹا

واہ جی یہ تو میں نے سوچا ہی تھا کہ یہ فرق بھی ہوتا ہے۔۔۔ گاوں میں ویسے تو لحاف ہی چلتے ہیں لیکن ہماری اماں جی ہمارے لیے خاص طور سے رضائیاں بنواتی ہیں۔۔۔۔

SadiaMuhammad
02-12-2010, 08:32 PM
ہائیں یہ کیا؟؟؟؟
ہی ہی ہی

تو اور دونوں ہی ضرورت کی چیزیں ہیں جب ایک ہو تو دوسری کی مانگ ضروری ہے نا۔۔۔

بنت احمد
02-12-2010, 08:37 PM
آپ کو کچھ جمع کرنے کا شوق ہے بھی کہ نہیں؟
ہے نا۔۔۔ ہینڈ بیگز، جیولری میں انگوٹھیاں، میک اپ کا سامان چاہے استعمال نہ بھی کروں۔۔۔ اور کبھی کبھی مختلف ممالک کے کرنسی سکے۔۔
بہت اچھا انٹرویو ہے سعدیہ سس،

مجھے بھی میک اپ ، اور دوسری کلر فل چیزیں جمع کرنے اور دیکھنے کا شوق ہے۔

SadiaMuhammad
02-12-2010, 08:48 PM
السلامُ علیکم
وعلیکم السلام

واہ سائرہ جی۔۔۔
سائرہ جی تو واہ ہیں ہی یہ چوائس والے سوالات ہوتے بہت اوکھے ہیں۔۔۔۔

خیر۔۔۔ سعدیہ آپی کچھ مشکل سے سوال۔
جی جی کیوں نہیں جی کش مش۔۔۔

ان سب کو ایک جملے یا ایک لفظ میں بیان کریں۔ یا کچھ ورڈز ڈیڈیکیٹ کریں۔

سائٹ ایڈمن
ایسی شخصیت جن کی کی محنت اور لگن کی بدولت ہم سب اردو بولنے والوں کو ایک بہت ہی اچھے فورم پہ اکٹھے ہونے کا موقع ملا۔۔۔

سعدیہ محمد
اب اپنی تعریف کرتی میں اچھی تھوڑی نا لگوں گی۔۔

یازغل
ذہین اور ہر فن مولا۔۔۔۔
سائٹ پہ میرے تمام مسائل کا حل انہی کے پاس ہوتا ہے۔۔

کاظمی انکل
ایسی تجربہ کار شخصیت جن کی ہر ہر بات میں ان کا تجربہ عیاں ہوتا ہے۔۔
ان کی باتیں ہمیشہ نچوڑ ہوتی ہیں۔۔

ہما جاوید
ڈاڈھی آپا جی۔۔
میرے لیے ان کی شخصیت ایسی ہے کہ میں ان کے کہے کسی کام کو بھی انکار نہیں کر سکتی۔۔

سمارا
ذہین۔۔

خسرو
سمجھدار

سائرہ علی
جہاں تک میں سمجھی ہوں
معصومیت بھری شرارتوں کی پوٹلی۔۔

کشتاج
شرارتی

ساحرہ
یہ بہنا جی بھی گھریلو ہر فن مولا ہیں

ان خان
عمران لالہ۔۔۔ محبت اور عاجزی کا نمونہ

ساحل
معصوم لیکن ذہین

اور پوچھوں کیا؟؟۔۔۔؟
پوچھیں جی پوچھیں
اب بتانے کی حامی بھر ہی لی ہے تو سب بتا دیں گے کش مش جی

SadiaMuhammad
02-12-2010, 08:50 PM
بہت اچھا انٹرویو ہے سعدیہ سس،

مجھے بھی میک اپ ، اور دوسری کلر فل چیزیں جمع کرنے اور دیکھنے کا شوق ہے۔

شکریہ بہنا جی

ہاں نا تو اور کیا۔۔۔ میں تو آئی شیڈز اس لیے استعمال بھی نہیں کرتی کہ خراب ہو جائیں گے پھر مزے کے نہیں رہیں گے۔۔

Sabih
04-12-2010, 01:05 PM
استاد محترم کا انٹرویو ہے تو میں کیوں نہ کاپی پیسٹ کا فریضہ سر انجام دوں ہاہاہاا

2)گھر والے پیار سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

3)اور غصے سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

4)تعلیم کتنی ہے آپ کی؟

کتنے بہن بھائی ہیں اور آپ کا کیا نمبر ہے؟

جو چھوٹے ہیں ان پر رعب شعب ہے کہ نہیں؟

گھر میں سب سے زیادہ کس سے قریب ہیں؟

دوست کتنے ہیں ؟اور خاص دوست کتنے؟

دوست بناتے وقت کیا بات یا کیا خوبی دیکھتی ہیں کسی میں؟

فارغ وقت میں کیا کرتی ہیں ،و ن اردو کے علاوہ؟

12)کوئی پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں جس کو بہت بار پڑھا ہو ،کورس کی کتاب کے علاوہ؟

13)غصہ کتنا آتا ہے،آتا بھی ہے یا نہیں؟

14)اگر آتا ہے تو کن باتوں پر؟

15)غصے میں کیسے ری ایکٹ کرتی ہیں ؟

16) اس سائٹ کا کیسے پتا چلا؟

17)پسندیدہ رنگ کون سا ہے؟

1سب سے پہلے کس سے بات ہویٔی تھی یہاں؟

19)پسندیدہ شخصیت کون سی ہے ؟

20) پسندیدہ ڈش میٹھے میں اور نمکین میں؟

21)اپنی کون سی عادتیں اچھی لگتی ہیں ؟

22)کون سی عادتیں بری لگتی ہیں اپنی؟

23)آپ کی یادداشت کیسی ہے ؟

24) مٹھائی کون سی زیادہ پسند ہے؟

25)لباس کون سا پسند ہے ؟

26)دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟

27)پسندیدہ گانا؟

2پسندیدہ گلوکار؟

29)پسندیدہ ڈرامہ؟

30)پسندیدہ فلم؟

31)پسندیدہ اداکار و اداکارہ؟

قرآن کتنی عمر میں ختم کیا تھا؟

کون سی چيز شوق سے نہیں کھاتیں ؟

پسندیدہ ملک اور شہر ؟ اور کیون ؟

کن جگہوں کی سیر کرنا چآہہں گی؟

جھوٹ بولتی ہیں؟

مذاق میں یا سنجیدگی میں ؟

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟

اخبارکون سا پڑھتی ہیں؟

اور کون سا صفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟

پڑھائی کے زمانے میں کیا مشاغل ہوتے تھے؟

اور کتنا وقت دیتی تھیں پڑھائی کو؟

پڑھائی میں کیسی تھی؟

کیسے پڑھتی تھیں ٹہل کر؟ بیٹھ کر؟ کیسےیاد کرتی تھیں؟

لکھائی کیسی ہے اردو اور انگلش کی؟

پسندیدہ مضمون؟اور کیوں؟

پسندیدہ استاد؟

ناپسندیدہ مضمون اور کیوں؟

گھر سے دور ہوں تو کس چیز کی کمی زیادہ محسوس کرتی ہیں؟

یہاں فورم پر کون اپنا ہم مزاج لگتا ہے زیادہ

کس کے ساتھ رہنے سے تنہا رہنے کو ترجیح دیں گی ؟

مالٹا کیسے چھیلتے ہیں ؟ہاتھ سے یا چھری سے ؟

اردو کے علاوہ اور کس زبان کے ادب کا مطالعہ کیا ہے ؟

تعلیمی ریکارڈ کیسا رہا اپ کا؟

کیا ریگولر اسٹوڈنٹ رہیں ؟

کہیں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟ ؟

بہت ارجنٹ نکلنا ہو تو ۔ ۔ کن چيزوں پر لازمی دھیان دییں گی؟(تیاری میں )

آیس کریم زیادہ پسند ہے کے چاکلیٹ؟

اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے ؟

خود کون سی ڈش زیادہ اچھی بنالیتی ہیں۔ ۔ آپ کے خیال میں۔ ۔ اور دوسروں کے خیال میں کون سی؟

کبھی نقل کی یا کروائی ہے ؟
۔

اپنے کام خود کیا کرتی ہیں؟

وعدہ فورا کرلیتی ہیں؟

قسم کھانے میں کتنی ماہر ہیں ؟

شرطیں لگانے کی اوسط کیا ہے ؟

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟

کویٔی فیوریٹ شعر اور کہاوت سنایٔیں؟

سٹارز پر یقین کرتی ہیں؟

اور آپ کے خیال میں اپ کے برج کی خصوصیت اور برائی کیا ہے۔ ۔

اور کیا آپ میں یہ چيزيں ہیں ؟

ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گی؟
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں؟

اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتی تھیں؟

جیب خرچ ملتا تھا؟

کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتی تھیں؟

کتنی صفائی پسند ہیں؟

کتنی نازک طبع اور نفاست پسند ہیں ؟

کس قسم کے کھیل کھیلے ہیں بجپن میں، لڑکپن میں، نوجوانی میں۔ ؟

بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتی تھیں کے ۔۔۔ جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟

موڈی ہیں ؟

حلقہ احباب کتنا وسیع ہے؟

خود سے دوستی کرنے میں پہل کرتی ہیں؟

کیا آپ اچھی رازدان ہیں ؟

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟

کوئي آئیڈیل ؟اور کس شخصیت سے ملنا چاہیں گی؟

نفع نقصان سے بےپروا ہوکر سچ بولتی ہیں۔ ۔ ۔ سچ کے باعث کوئی نقصان اٹھایا ہو؟

وقت کی کتنی پابند ہیں ؟

کیا اعتبار جلدی کر لیتی ہیں؟کبھی کسی نے دھوکہ دیا؟

گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

فیصلہ کرنے میں کتنی دیر لگاتی ہیں ؟

ناراض ہوتی ہیں ۔ ۔ تو کن باتوں پر ۔۔ کتنی مدت کے لیے؟

کیا جلدی معاف کر دیتی ہیں؟

روتی ہیں؟کتنی جلد رونا آجاتا ہے؟کن باتوں پر؟
؟

کس چیز سے زیادہ خوف اور ڈر لگتا ہے؟

کبھی غلط کام کرتے ہوئے ضمیر کی آواز پر دھیان دیا یا سنی ان سنی کردی؟

کوشش پر کتنا یقین رکھتی ہیں۔؟ یا آپ کے نزدیک سب کچھ تقدیر سے ہوتا ہے۔ خواہ بندہ کوشش کرے یا نہ کرے۔؟

اعلی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

انگریزی زبان ۔
اعلی تعلیم ۔
دولت ۔
یا صلاحیتیں؟

کس سفر سے خوف آتا ہے؟

گھر میں زیادہ کون سی زبان بولتی ہیں؟

زیادہ بولتی ہیں یا خاموش رہتی ہیں؟

انگلش ناولز پڑھتی ہیں؟

ادھار دے کر بھول جاتی ہیں ؟ ؟یا صبح شام یاد کرواتی رہتی ہیں ؟

۔۔نصیحت جو بری لگتی ہے؟

پرانی باتیں خوشی کی یا دکھ کی۔ دوبارہ یاد آئیں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں ؟۔

صبح اٹھ کر پہلے ضروری کام۔ ؟

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟

سفر کون سا اچھا لگتا ھے؟

زندگی کیا ہے آپ کی نظر میں؟

موجوہ دور میں اپنا رول ماڈل کسے کہیں گی؟

کوئی ایسا کام جو بار بار آپ کا کرنے کو دل کرے؟

کسی کا انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

کوئی آپ کو ٹائم دے کر وقت پر نہ پہنچے تو انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

SadiaMuhammad
04-12-2010, 03:33 PM

اففففففففففف اللہ

ابھی تو میری شاگردی میں ہو تو یہ اتنا بڑاااااااااااا سوالنامہ ہے اگر یہ استادی شاگردی بھی نہ ہوتی تو یہ کتنا بڑا سوالنامہ ہوتا۔۔۔۔۔؟

Sabih
04-12-2010, 03:50 PM
اففففففففففف اللہ

ابھی تو میری شاگردی میں ہو تو یہ اتنا بڑاااااااااااا سوالنامہ ہے اگر یہ استادی شاگردی بھی نہ ہوتی تو یہ کتنا بڑا سوالنامہ ہوتا۔۔۔۔۔؟

استاد جی۔ ۔ ۔
کہاں اتنا بڑا ہے صرف تیس چالیس سوال ہی تو ہیں اور آپ قسطوں میں بھی جواب دے سکتی ہیں نا۔ ۔ ۔
استاد بھی تو کب روز روز ایسے انٹرویو دیتے ہیں تو ایک ہی بار سارے ارمان پورے کرنے پڑ رہے ہیں ۔ ۔ ۔
;d

Samia Ali
04-12-2010, 04:18 PM
سعدیہ سس آپ کو دعا کے انٹرویو میں اسماء کے سوالات بہت اچھے لگ رہے تھے نا تو تو
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
کردوں نا کاپی پیسٹ

SadiaMuhammad
04-12-2010, 04:37 PM
کر دیں جی آپ بھی پیاری بہنا
لیکن جوابات کل ملیں گے کیونکہ ابھی میری طبیعت ذرا سی گڑ بڑ کر رہی ہے۔۔

او کے

Samia Ali
04-12-2010, 04:41 PM
کر دیں جی آپ بھی پیاری بہنا
لیکن جوابات کل ملیں گے کیونکہ ابھی میری طبیعت ذرا سی گڑ بڑ کر رہی ہے۔۔

او کے

کتنی اچھی بہن ہیں منع ہی نہیں کرتیں سبق سیکھو اے لوگو ایسے انٹرویو دیتے ہیں

اوہو کیا ہوا طبعیت کو سعدیہ سس؟ اللہ پاک آپ کو صحت عطا فرمائے آمین آرام سے جوابات دیجئے گا کوئی مسئلہ نہیں ہے

Sabih
04-12-2010, 04:49 PM
کر دیں جی آپ بھی پیاری بہنا
لیکن جوابات کل ملیں گے کیونکہ ابھی میری طبیعت ذرا سی گڑ بڑ کر رہی ہے۔۔

او کے

اوہو۔ ۔ ۔
استاد محترم اللہ کریم آپ کی طبیعت میں بہتری فرمائے۔ ۔ ۔ آمین
جواب تو آتے ہی رہیں گے۔ ۔ ۔

Arain
06-12-2010, 02:57 AM
:) بہت ہی اچھا انٹرویو جا رہا ہے سعدیہ سس کا ۔

اچھا لگا پڑھ کر ۔

KishTaj
10-12-2010, 02:10 AM
کر دیں جی آپ بھی پیاری بہنا
لیکن جوابات کل ملیں گے کیونکہ ابھی میری طبیعت ذرا سی گڑ بڑ کر رہی ہے۔۔

او کے
السلامُ علیکم
سعدیہ آپی۔۔
اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟

SadiaMuhammad
10-12-2010, 03:15 AM
و علیکم السلام
الحمد للہ کش مش اب میں ٹھیک ہوں
اور ان شاءاللہ کل باقی سولات کے جوابات دوں گی
اگر تم کچھ اور پوسٹ کرنا چاہو تو کر دو۔۔۔

SadiaMuhammad
20-12-2010, 02:46 PM
گھر والے پیار سے کس نام سے بلاتے ہیں؟
سعدی

اور غصے سے کس نام سے بلاتے ہیں؟
سعدیییییییییییییییی یعنی جتنا غصہ ہو گا اتنی ہی ی کا اضافہ ہوتا جائے گا۔۔

تعلیم کتنی ہے آپ کی؟
ابھی تو بتایا تھا
ایم ایس سی بی ایڈ

کتنے بہن بھائی ہیں اور آپ کا کیا نمبر ہے؟
یہ بھی بتایا نا پہلے۔۔۔ پانچ بہن بھائی ہیں ہم میرا نمبر دوسرا ہے

جو چھوٹے ہیں ان پر رعب شعب ہے کہ نہیں؟
نہیں ہے۔۔۔

گھر میں سب سے زیادہ کس سے قریب ہیں؟
سبھی سے اور کسی سے بھی نہیں

دوست کتنے ہیں ؟اور خاص دوست کتنے؟
سبھی دوست ہیں اور سبھی خاص ہیں

دوست بناتے وقت کیا بات یا کیا خوبی دیکھتی ہیں کسی میں؟
ہمممم دوستی تو بس ہو جاتی ہے خوبیاں دیکھنے کا موقع بعد میں ملتا ہے

فارغ وقت میں کیا کرتی ہیں ،و ن اردو کے علاوہ؟
کچھ بھی نہیں

کوئی پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں جس کو بہت بار پڑھا ہو ،کورس کی کتاب کے علاوہ؟
قرآن پاک کے علاوہ میں نے شاید ہی کوئی کتاب دوبارہ پڑھی ہو مکمل۔۔ بس سرسری سا اوور ویو لیا تھا ایک آدھ کتاب کا
ایک تو شہاب نامہ
عشق کا عین
اور
پیرِ کامل

غصہ کتنا آتا ہے،آتا بھی ہے یا نہیں؟
آتا ہے کبھی زیادہ کبھی کم
جس بات پہ غصہ آیا ہو اس کی نوعیت پہ منحصر ہوتا ہے کہ کتنا غصہ ہو۔

اگر آتا ہے تو کن باتوں پر؟
کبھی کبھی چھوٹی چھوٹی باتوں پہ کبھی بڑی بڑی باتوں پہ بھی نہیں۔۔۔ یعنی کوئی خاص بات نہیں
کسی بھی بات پہ غصہ آ سکتا ہے
غصے کا کیا ہے آنی جانی چیز ہے جی۔۔۔

غصے میں کیسے ری ایکٹ کرتی ہیں ؟
مختلف طریقوں سے
رو کر
چیخ چلا کر
خاموش رہ کو

اس سائٹ کا کیسے پتا چلا؟
ناولز ڈھونڈتے ہوئے

پسندیدہ رنگ کون سا ہے؟
بلیو، پنک، سفید، کالا

سب سے پہلے کس سے بات ہوئی تھی یہاں؟
مہرو، ہوشربا، فاطمہ۔

پسندیدہ شخصیت کون سی ہے ؟
کوئی خاص نہیں ۔۔

پسندیدہ ڈش میٹھے میں اور نمکین میں؟
میٹھے میں سویاں
نمکین میں مٹن کدو اور بھنڈی توری مٹن کا سالن

اپنی کون سی عادتیں اچھی لگتی ہیں ؟
سبھی عادتیں اچھی ہیں میری

کون سی عادتیں بری لگتی ہیں اپنی؟
بہت سوتی ہوں

آپ کی یادداشت کیسی ہے ؟
اچھی ہے الحمد للہ

مٹھائی کون سی زیادہ پسند ہے؟
گلاب جامن، برفی

لباس کون سا پسند ہے ؟
شلوار قمیص لمبا دوپٹہ

دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
صبح صادق کا

پسندیدہ گانا؟
کوئی نہیں

پسندیدہ گلوکار؟
کوئی نہیں

پسندیدہ ڈرامہ؟
دھواں

پسندیدہ فلم؟
بہت سی ہیں

پسندیدہ اداکار و اداکارہ؟
کوئی خاص نہیں سبھی اچھے لگتے ہیں اگر ایکٹنگ اچھی کر رہے ہوں تو۔۔۔۔

قرآن کتنی عمر میں ختم کیا تھا؟
تقریباً نو سال کی عمر میں الحمد للہ

کون سی چيز شوق سے نہیں کھاتیں ؟
سبھی شوق سے کھاتی ہوں جو بھی کھاوں
جو پسند نہیں وہ بالکل بھی نہیں کھاتی جیسے سری پائے

پسندیدہ ملک اور شہر ؟ اور کیون ؟
سعودی عرب ۔۔۔اس میں وجہ اب کیا بتاوں
سپین۔۔ اسلامی تاریخ کی وجہ سے
لاہور۔۔۔ بس پسند ہے جی

کن جگہوں کی سیر کرنا چاہیں گی؟
سپین، مصر، روم، اٹلی،

جھوٹ بولتی ہیں؟

ہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔ پہلے بولتی تھی آج کل سٹاک ختم ہے جھوٹ کا

مذاق میں یا سنجیدگی میں ؟
مذاق میں بولتی تھی

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
نہیںںںںںںںںںں

اخبار کون سا پڑھتی ہیں؟
ایکسپریس، جنگ

اور کون سا صفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟
پہلا صفحہ

پڑھائی کے زمانے میں کیا مشاغل ہوتے تھے؟
پڑھائی اور سونا

اور کتنا وقت دیتی تھیں پڑھائی کو؟
جتنے وقت میں بس اپنا سبق اچھے سے یاد کر لیتی تھی پھر بس۔۔۔

پڑھائی میں کیسی تھی؟
ایوریج سے ذرا سی زیادہ اچھی

کیسے پڑھتی تھیں ٹہل کر؟ بیٹھ کر؟ کیسےیاد کرتی تھیں؟
بیٹھ کر۔۔۔ لکھ کر یاد کرتی تھی

لکھائی کیسی ہے اردو اور انگلش کی؟
الحمد للہ اچھی ہے

پسندیدہ مضمون؟اور کیوں؟
بیالوجی
اتنے سال پڑھا ہےتو محبت سی ہو گئی ہے

پسندیدہ استاد؟
مسز غلام فاطمہ

ناپسندیدہ مضمون اور کیوں؟
ریاضی اور کیمسٹری
پتہ نہیں کیوں

گھر سے دور ہوں تو کس چیز کی کمی زیادہ محسوس کرتی ہیں؟
امی جی ابو جی کی کمی

یہاں فورم پر کون اپنا ہم مزاج لگتا ہے زیادہ
ہممم پتہ نہیں زیادہ نہیں سمجھ مگر میرا خیال ہے کہ گل دی کچھ کچھ میرے جیسی ہیں

کس کے ساتھ رہنے سے تنہا رہنے کو ترجیح دیں گی ؟
ہمممم تنہائی میری ترجیح کبھی بھی نہیں رہی

مالٹا کیسے چھیلتے ہیں ؟ہاتھ سے یا چھری سے ؟
ہاتھ سے

اردو کے علاوہ اور کس زبان کے ادب کا مطالعہ کیا ہے ؟
کسی کا بھی نہیں

تعلیمی ریکارڈ کیسا رہا اپ کا؟
الحمد للہ اچھا

کیا ریگولر اسٹوڈنٹ رہیں ؟
جی

کہیں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟ ؟
زیادہ سے زیادہ آدھا گھنٹا۔۔

بہت ارجنٹ نکلنا ہو تو ۔ ۔ کن چيزوں پر لازمی دھیان دییں گی؟(تیاری میں )
ہینڈ بیگ لے لوں یاد سے۔۔۔ باقی تیاری تو سب عبایہ جی کور کر لیتے ہیں با

آیس کریم زیادہ پسند ہے کے چاکلیٹ؟
چاکلیٹ

اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے ؟
سبھی کچھ۔۔۔

خود کون سی ڈش زیادہ اچھی بنالیتی ہیں۔ ۔ آپ کے خیال میں۔ ۔ اور دوسروں کے خیال میں کون سی؟
بقول میرے میاں کے میں سبزی گوشت اچھا بناتی ہوں اور بریانی۔۔
اور بقول میرے سبھی کچھ گڑ بڑ ہی بنتا ہے

کبھی نقل کی یا کروائی ہے ؟
۔بہت مرتبہ

اپنے کام خود کیا کرتی ہیں؟
جی بالکل۔۔ لیکن پاکستان میں ہوں تو بہنوں کام زیادہ کرواتی ہوں

وعدہ فورا کرلیتی ہیں؟
اگر ایسا ہو کہ پورا کر سکوں تو فوراً کر لیتی ہوں
اور خدا نخواستہ پورا نہ ہو تو معذرت کر لیتی ہوں

قسم کھانے میں کتنی ماہر ہیں ؟
بہت تھوڑی

شرطیں لگانے کی اوسط کیا ہے ؟
بہت کم۔۔ بلکہ نہ ہونے کے برابر

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
دھیمی دھیمی

کویٔی فیوریٹ شعر اور کہاوت سنایٔیں؟
کہاوتیں تو بہت ہیں

اور یہ شعر

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

سٹارز پر یقین کرتی ہیں؟
نہیں

اور آپ کے خیال میں اپ کے برج کی خصوصیت اور برائی کیا ہے۔ ۔
مجھے نہیں معلوم کبھی پڑھا نہیں

اور کیا آپ میں یہ چيزيں ہیں ؟
کیا معلوم ۔۔۔

ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گی؟
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں؟

پہاڑوں کے دامن میں

اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتی تھیں؟
چنا چاٹ اور دہی بھلے

جیب خرچ ملتا تھا؟
جی بالکل۔۔

کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتی تھیں؟
الحمد للہ کافی ملتا تھا۔۔۔ تو بس کچھ کینٹین پہ اور کچھ سہیلیوں کے تحائف پہ خرچ ہوتا تھا

کتنی صفائی پسند ہیں؟
بس پوری سی ہی ہوں

کتنی نازک طبع اور نفاست پسند ہیں ؟
بس درمیانی سی

KishTaj
28-01-2011, 05:30 PM
السلامُ علیکم
کسی کو پیاری سعدیہ آپی سے مزید سوالات کرنا ہیں یا لاک کردوں؟
نوٹ:۔ ویسے میں مزید سوالات پوچھنے والوں کو پوائنٹس دینے کو تیار ہوں۔

کوثر بیگ
28-01-2011, 06:40 PM
کچھ ٹائم دیے ٓاج مہمان ا ٓنے والے ہیں فارغ ہوتے ہی ا للہ چاھا تو لکھونگی

کوثر بیگ
30-01-2011, 03:44 PM
پیاری بہن چند سوال میرے بھی اگر جواب نہ دینے ہو توجس کے جاھے نہ دیے جلے گا۔وقت کی کمی کی وجہہ سے اپنے ہی سوال پھر سے دہرا رہی ہوں کوئی خیال نہ کرے

بہن آپ پردیس میں کب سے رہتی ہیں ۔ کیا آپ کو یہاں رہنا پسند ہے?

کیا آپ پکوان ہمیشہ خوشی سے کرتی ہیں یا کبھی کبھی بے دلی سے بھی ?

گھر کی چیزوں میں پسندیدہ چیزکون سی ہےاور کونسی گھریلوں چیزیں زیادہ خریدنا چاھیں گی ?

اگر آپ کو اللہ نے بہت سارا پیسہ دیا تو آپ کیا کریگی ?

کیا آپ خواتین کی بہتری کا سوچتی ہیں اگر ہاں تو کیا کرنا چاھیں گی?

آج کی عورت کو آپ کیا مشورہ دیگی?

حیدرآباد کی کون کون سی ڈش پسند ہے ?

SadiaMuhammad
30-01-2011, 04:18 PM
السلامُ علیکم
کسی کو پیاری سعدیہ آپی سے مزید سوالات کرنا ہیں یا لاک کردوں؟
نوٹ:۔ ویسے میں مزید سوالات پوچھنے والوں کو پوائنٹس دینے کو تیار ہوں۔

کیسی ہو کشمش۔۔۔؟

واہ پوائنٹس ملیں گے تو میں بھی کچھ سوالات کر لوں۔۔۔۔۔۔:cool:

SadiaMuhammad
30-01-2011, 04:18 PM
کچھ ٹائم دیے ٓاج مہمان ا ٓنے والے ہیں فارغ ہوتے ہی ا للہ چاھا تو لکھونگی

جی اپیا جی ضرور کی جیے
میں حاضر ہوں۔۔۔

Sabih
30-01-2011, 04:19 PM
کیسی ہو کشمش۔۔۔؟

واہ پوائنٹس ملیں گے تو میں بھی کچھ سوالات کر لوں۔۔۔۔۔۔:cool:

جواب کون دے گا سعدیہ آپی۔ ۔ ۔؟؟

???

SadiaMuhammad
30-01-2011, 04:35 PM
پیاری بہن چند سوال میرے بھی اگر جواب نہ دینے ہو توجس کے جاھے نہ دیے جلے گا۔وقت کی کمی کی وجہہ سے اپنے ہی سوال پھر سے دہرا رہی ہوں کوئی خیال نہ کرے

جی اپیا آپ کچھ پوچھیں اور میں جواب نہ دوں یہ کیسے ہو۔۔۔۔۔؟
بالکل ابھی جواب حاضر کیے دیتی ہوں۔۔۔

بہن آپ پردیس میں کب سے رہتی ہیں ۔ کیا آپ کو یہاں رہنا پسند ہے?

میں پچھلے دو سال سے یہاں ہوں سعودی عرب میں۔۔۔
میاں جی کی پڑھائی کی وجہ سے
مجھے یہاں رہنا پسند ہے۔۔۔۔ اس کی کئی وجوہات ہیں اور دو خاص ترین وجوہات یہ ہیں

نمبر ایک۔ اللہ پاک اور اس کے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہیں تو چند مہینوں میں ایک مرتبہ عمرہ اور مکہ پاک مدینہ پاک کی زیارتیں نصیب ہو جاتی ہیں۔ پاکستان سے آنا تو مشکل ہو جاتا ہے نا۔۔۔

نمبر دو۔ یہاں پردے کی پابندی شوق سے کی جاتی ہے مجبوری میں نہیں اور لوگ ایک دوسرے کے پردے کا خیال بھی بہت رکھتے ہیں۔

کیا آپ پکوان ہمیشہ خوشی سے کرتی ہیں یا کبھی کبھی بے دلی سے بھی ?

بالکل بہت خوشی سے پکاتی ہوں۔ کیونکہ پڑھائی ختم ہونے کے تقریباً فوراً بعد ہی شادی ہو گئی تو کوکنگ میں بہت ماٹھی تھی میں لیکن اب الحمد للہ میں نے کافی اچھا کھانا بنانا سیکھ لیا ہے۔۔۔ اور بہت محبت سے بناتی ہوں کیونکہ اس طرح اللہ پاک بھی تو خوش ہوں گے۔۔۔۔ اور کھانے والوں کے دلوں میں میرے لیے اللہ کی طرف سے محبت پیدا ہو گی ان شاءاللہ

گھر کی چیزوں میں پسندیدہ چیزکون سی ہےاور کونسی گھریلوں چیزیں زیادہ خریدنا چاھیں گی ?

گھر کی چیزوں میں مختلف قسم کے برتن پسند ہیں خریدتی بھی ہوں لیکن کوشش کرتی ہوں کہ ضرورت کے خریدے جائیں۔۔۔

اگر آپ کو اللہ نے بہت سارا پیسہ دیا تو آپ کیا کریں گی ?

جب ایسا وقت آئے گا تو اللہ جانے کی حالات ہوں گی۔۔۔ کیا سوچیں ہو گی
لیکن ارادہ تو یہی ہو گا کہ ایک ایسا ادارہ اسکول یا کوئی کالج بناوں جس کا مقصد بزنس نہیں تعلیم عام کرنا ہو
اور اگر پیسے بچے تو ایک ایسا اسپتال بناوں جہاں لوگوں کی مدد کی جائے انہیں توجہ دی جائے نہ کہ ان کی کھال کھینچی جائے۔۔۔ ان شاءاللہ

کیا آپ خواتین کی بہتری کا سوچتی ہیں اگر ہاں تو کیا کرنا چاھیں گی?

خواتین کی بہتری خود خواتین کی اپنی صوابدید پہ ہے اگر خواتین
جتنا ملے اس پر شکر کرنا اور قناعت کرنا سیکھ لیں تو موجاں ہی موجاں۔۔۔۔
اگر میں کچھ کرنا چاہوں گی تو سب سے پہلے عورتوں میں تعلیم کے لیے آگہی دوں گی کیونکہ علم اگر اچھی نیت سے اور خلوص سے حاصل کیا جائے تو وہ آپ کی شخصیت میں لازمی نکھار پیدا کرے گا۔۔۔ اور نکھری اور سنوری ہوئی عورت والا معاشرہ بھی نکھرا اور سنورا ہوا گا۔۔۔۔ ان شاءاللہ

آج کی عورت کو آپ کیا مشورہ دیگی?

ایک تو وہی تعلیم والی بات جو اوپر لکھی ہے۔۔۔ دوسرے ہمیشہ اپنے ماں باپ، اور شادی کے بعد شوہر کے مشورے سے سب کام کریں۔ اللہ پاک ان شاءاللہ سب ے بیڑے پار لگائیں گے۔

حیدرآباد کی کون کون سی ڈش پسند ہے ?

حیدر آباد کی کوئی ڈش کھائی ہی نہیں کبھی۔۔۔ لیکن مجھے بریانی بہت پسند ہے جو ہر جگہ پکتی ہے۔۔۔۔

SadiaMuhammad
30-01-2011, 04:37 PM
جواب کون دے گا سعدیہ آپی۔ ۔ ۔؟؟

???

لو جی شاگردِ عزیز اگر آپ دینا چاہو تو اس سے اچھی کیا بات ہو گی لیکن۔۔۔۔

جواب میں خود ہی دے لوں گی ڈونٹ وری۔۔۔ اور کش سے اس کے بھی پوائنٹس بٹوروں گی۔۔۔

Sabih
30-01-2011, 04:55 PM
لو جی شاگردِ عزیز اگر آپ دینا چاہو تو اس سے اچھی کیا بات ہو گی لیکن۔۔۔۔

جواب میں خود ہی دے لوں گی ڈونٹ وری۔۔۔ اور کش سے اس کے بھی پوائنٹس بٹوروں گی۔۔۔

لو جی۔ ۔ ۔
;d
یعنی سوالات کے پوائنٹس الگ اور جوابات کے الگ۔ ۔ ۔
واہ کش سس پھر تو میرا بھی انٹرویو لیجیے جلدی آجکل زنبیل خالی خالی لگ رہی ہے۔ ۔

سوال بھی کر ہی لوں۔ ۔ ۔
اگر پہلے پوچھا جا چکا ہو تو معذرت:)۔ ۔ ۔ ۔

آپ کو اپنے علاقے کی کونسی بات سب سے اچھی لگتی ہے؟؟

SadiaMuhammad
30-01-2011, 05:18 PM
آپ کے کچھ سوالات کے جوابات رہ گئے تھے معذرت کہ کچھ دیری ہو گئی۔۔۔

کس قسم کے کھیل کھیلے ہیں بجپن میں، لڑکپن میں، نوجوانی میں۔ ؟

بہت سارے گلی ڈنڈا، کرکٹ، پٹھو گرم، چور سپاہی، چھپن چھپائی، بیڈ منٹن اور بھی بہت سے

بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتی تھیں کے ۔۔۔ جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟

ہمم کچھ صحیح سے یاد نہیں۔۔۔ مجھ میں ابھی بھی شئرنگ کا خاصا جذبہ موجود ہے تو شاید بچپن میں بھی ہوتا ہو گا یہ تو اب امی جی سے پوچھ کے بتانا پڑے گا۔۔۔

موڈی ہیں ؟
کہہ سکتے ہیں لیکن بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت کم۔۔۔

حلقہ احباب کتنا وسیع ہے؟

بہت مختصر سا۔۔۔۔ حلقہ احباب بڑھاتے ہوئے ڈر لگتا ہے کہ اگر حقوق و فرائض میں کوئی کوتاہی ہو گئی تو پکڑی تو میں ہی جاوں گی نا۔

خود سے دوستی کرنے میں پہل کرتی ہیں؟

پتہ نہیں۔۔۔ کبھی کبھی تو مجھے اس ڈیفینیشن پہ شک ہی ہوتا ہے جو میں نے لفظ "دوستی" کے لیے بنا رکھی ہے۔

کیا آپ اچھی رازدان ہیں ؟

کہہ سکتے ہیں۔۔الحمد للہ

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟

پہلے اپنی ایک دوست کے ساتھ شئر کرتی تھی اس سے ایسا مزہ چکھایا کہ پھر کسی دوست سے کچھ خاص شئر کرنے کو کبھی جی نہیں چاہا۔۔۔
اب تو اللہ پاک سے اور اس کے بعد اپنے شریکِ زندگی سے۔۔۔

کوئي آئیڈیل ؟اور کس شخصیت سے ملنا چاہیں گی؟

آئیڈیل تو میرے ابو جی۔۔
ملنا ۔۔۔ کسی خاص سے نہیں۔۔۔

نفع نقصان سے بےپروا ہوکر سچ بولتی ہیں۔ ۔ ۔ سچ کے باعث کوئی نقصان اٹھایا ہو؟

بہت مرتبہ بولا وقتی طور پہ نقصان بھی ہوا لیکن بعد میں وہی میرے لیے بہت اچھا بھی ثابت ہوا۔۔۔۔

وقت کی کتنی پابند ہیں ؟

الحمد للہ بہت پابند ہوں تا وقتیکہ کوئی بہت مجبوری نہ آن پڑے۔۔۔

کیا اعتبار جلدی کر لیتی ہیں؟کبھی کسی نے دھوکہ دیا؟

بہت جلدی اور دھوکہ بھی کھایا۔۔۔۔

گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

الحمد للہ۔۔۔

فیصلہ کرنے میں کتنی دیر لگاتی ہیں ؟
یہ تو اس بات پہ منحصر ہے کہ آپ کے پاس وقت کتنا ہے۔
اگر فوری کرنا ہو تو سوچتی ہوں آرا یا پار کچھ تو ہو گا تو جو صحیح لگے فٹ فیصلہ کر لیا۔۔

لیکن اگر سمجھ نہ آ رہا ہو کچھ بھی تو مشورہ کرتی ہوں اور یوں فیصلہ کرنے میں کچھ وقت لگ جاتا ہے۔۔۔

ناراض ہوتی ہیں ۔ ۔ تو کن باتوں پر ۔۔ کتنی مدت کے لیے؟

ہوتی ہوں لیکن بہتتتتتتتتتتتتتت کم۔۔۔۔ جن باتوں پہ دل بہتتتتت خفا ہو۔۔۔
چونکہ ناراضگی کبھی کبھی ہوتی ہے اور شدید ہوتی ہے اس لیے نہ چاہتے ہوئے بھی لمبی ہو جاتی ہے

کیا جلدی معاف کر دیتی ہیں؟

اگر کسی کو اپنی غلطی کا احساس ہو جائے تو فوراً معاف کر دیتی ہوں

روتی ہیں؟کتنی جلد رونا آجاتا ہے؟کن باتوں پر؟

بہتتتتتتتتتتت روتی ہوں۔۔۔ کبھی کبھی چھوٹی چھوٹی باتوں پہ بہت رونا آتا ہے۔۔۔
اور آج کل سب سے زیادہ رونا اولاد کی کمی پہ آتا ہے۔۔

کس چیز سے زیادہ خوف اور ڈر لگتا ہے؟

اندھیرے سے۔۔۔ اکیلے پن سے

کبھی غلط کام کرتے ہوئے ضمیر کی آواز پر دھیان دیا یا سنی ان سنی کردی؟

ہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔ جب دھیان دے لیا تو سنی ان سنی کرنا نا ممکن سا ہو جاتا ہے۔۔

کوشش پر کتنا یقین رکھتی ہیں۔؟ یا آپ کے نزدیک سب کچھ تقدیر سے ہوتا ہے۔ خواہ بندہ کوشش کرے یا نہ کرے۔؟

تقدیر پہ ایمان ہے میرا۔۔
اور جہاں تک بات ہے کوشش کی تو وہ تو

اللہ پاک قرآنِ کریم میں سورت النجم آیت نمبر 39 میں فرماتے ہیں
وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ ﴿٣٩﴾
اور یہ کہ انسان کو وہی کچھ ملے گا جس کی اُس نے کوشش کی ہو گی

(رہا اللہ کے فضل کا معاملہ اس پر کسی کا حق نہیں وہ محض اﷲ کی عطاء و رضا ہے جس پر جتنا چاہے کر دے)،

اعلی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

انگریزی زبان ۔
اعلی تعلیم ۔
دولت ۔
یا صلاحیتیں؟

ہمممم پتہ نہیں اس سوال کا جواب ابھی کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا۔۔۔ سوچنا پڑے گا

کس سفر سے خوف آتا ہے؟
ہممم پانی کے

گھر میں زیادہ کون سی زبان بولتی ہیں؟
پنجابی۔۔

زیادہ بولتی ہیں یا خاموش رہتی ہیں؟

زیادہ بولتی ہوں میرے میاں بہت خاموش طبع ہیں تو ان کے حصے کا بھی مجھے بولنا پڑتا ہے

انگلش ناولز پڑھتی ہیں؟

نہیں۔۔۔۔۔

ادھار دے کر بھول جاتی ہیں ؟ ؟یا صبح شام یاد کرواتی رہتی ہیں ؟
بھول جاتی ہوں۔۔۔ بلکہ بہت سوں نے اس بات سے فائدہ بھی اٹھایا ہے۔

نصیحت جو بری لگتی ہے؟

ہممم ساری نصحیتیں ہی بری لگتی ہیں

پرانی باتیں خوشی کی یا دکھ کی۔ دوبارہ یاد آئیں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں ؟۔

ہمممممم خوشی کی بات پہ خوشی کہ اللہ پاک نے خوشی دی۔۔۔۔
دکھ کی بات پہ شکر کہ اللہ پاک نے اس دکھ سے جان چھڑائی۔۔۔

صبح اٹھ کر پہلے ضروری کام۔ ؟

نماز

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟

سبھی اچھے ہیں لیکن جاسوسی ناولز والا تو گریٹ ہے

سفر کون سا اچھا لگتا ھے؟

کوئی سا بھی ہو

زندگی کیا ہے آپ کی نظر میں؟

اللہ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کا حصول۔ اب یہ انسان کے نصیب اور کوشش کہ اسے ملے یا نہ ملے۔۔۔

موجوہ دور میں اپنا رول ماڈل کسے کہیں گی؟

اپنے ابو جی کو

کوئی ایسا کام جو بار بار آپ کا کرنے کو دل کرے؟

سونا

کسی کا انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

بہت برا

کوئی آپ کو ٹائم دے کر وقت پر نہ پہنچے تو انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت تتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت تتتتتت برا

SadiaMuhammad
30-01-2011, 05:21 PM
لو جی۔ ۔ ۔
;d
یعنی سوالات کے پوائنٹس الگ اور جوابات کے الگ۔ ۔ ۔
واہ کش سس پھر تو میرا بھی انٹرویو لیجیے جلدی آجکل زنبیل خالی خالی لگ رہی ہے۔ ۔

سوال بھی کر ہی لوں۔ ۔ ۔
اگر پہلے پوچھا جا چکا ہو تو معذرت:)۔ ۔ ۔ ۔

آپ کو اپنے علاقے کی کونسی بات سب سے اچھی لگتی ہے؟؟

کشمش بیچاری بس پوائنٹس ہی بانٹتی پھرتی ہے کوئی اسے پوانٹس دے بھی تو دو۔۔
چلو کشمش۔۔۔۔ ایک کھلی آفر ہے ایک سے دس تک کے درمیان جتنے پوائنٹس مانگو گی میں دوں گی

مجھے اپنے علاقے کے لوگوں کی مہمان نوازی کی عادت بہت پسند ہے۔

SadiaMuhammad
30-01-2011, 05:25 PM
:) بہت ہی اچھا انٹرویو جا رہا ہے سعدیہ سس کا ۔

اچھا لگا پڑھ کر ۔

بہت شکریہ ارائیں بھائی

کوئی سوال ہو تو ضرور پوچھنا

Samia Ali
30-01-2011, 05:30 PM
پیاری بہن چند سوال میرے بھی اگر جواب نہ دینے ہو توجس کے جاھے نہ دیے جلے گا۔وقت کی کمی کی وجہہ سے اپنے ہی سوال پھر سے دہرا رہی ہوں کوئی خیال نہ کرے

جی اپیا آپ کچھ پوچھیں اور میں جواب نہ دوں یہ کیسے ہو۔۔۔۔۔؟
بالکل ابھی جواب حاضر کیے دیتی ہوں۔۔۔

بہن آپ پردیس میں کب سے رہتی ہیں ۔ کیا آپ کو یہاں رہنا پسند ہے?

میں پچھلے دو سال سے یہاں ہوں سعودی عرب میں۔۔۔
میاں جی کی پڑھائی کی وجہ سے
مجھے یہاں رہنا پسند ہے۔۔۔۔ اس کی کئی وجوہات ہیں اور دو خاص ترین وجوہات یہ ہیں

نمبر ایک۔ اللہ پاک اور اس کے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہیں تو چند مہینوں میں ایک مرتبہ عمرہ اور مکہ پاک مدینہ پاک کی زیارتیں نصیب ہو جاتی ہیں۔ پاکستان سے آنا تو مشکل ہو جاتا ہے نا۔۔۔

نمبر دو۔ یہاں پردے کی پابندی شوق سے کی جاتی ہے مجبوری میں نہیں اور لوگ ایک دوسرے کے پردے کا خیال بھی بہت رکھتے ہیں۔

اور ساتھ میں کوئی طعنے وغیرہ بھی تو نہیں مارتا جیسے یہاں مارتے ہیں یہ کہنا تو آپ بھول ہی گئیں
مجھے بھی سعودیہ اسی لئے بہت پسند ہے

KishTaj
22-03-2011, 08:17 AM
کشمش بیچاری بس پوائنٹس ہی بانٹتی پھرتی ہے کوئی اسے پوانٹس دے بھی تو دو۔۔

چلو کشمش۔۔۔۔ ایک کھلی آفر ہے ایک سے دس تک کے درمیان جتنے پوائنٹس مانگو گی میں دوں گی

مجھے اپنے علاقے کے لوگوں کی مہمان نوازی کی عادت بہت پسند ہے۔

افف! آپی اتنی زور کی لات رسید کی ہے آپ نے۔ ۔ ۔ :p۔
کہیں حاتم طائی کی قبر ٹوٹ ہی نہ جائے۔;d۔

SadiaMuhammad
22-03-2011, 08:19 PM
افف! آپی اتنی زور کی لات رسید کی ہے آپ نے۔ ۔ ۔ :p۔
کہیں حاتم طائی کی قبر ٹوٹ ہی نہ جائے۔;d۔

اچھا ہیں جی :oاتنے زیادہ پوائنٹس آفر کر دیے میں نے۔۔۔۔ اب کیا ہو گا۔۔۔۔ توبہ توبہ میں کون ہوتی ہوں حاتم طائی کی قبر پہ لات مارنے والی۔۔۔ خواہ مخواہ۔۔۔۔
بس اب آفر مزید بڑھاتی ہوں ایک سے پانچ تک جتنے مرضی مانگو اب خوش:)۔۔

خیر اب تو حاتم طائی بھی اپنی قبر میں خوش ہو گا کہ کسی نے لات نہیں ماری۔۔۔۔:cool:

KishTaj
12-04-2011, 02:24 PM

ہاں جی اور ڈونیٹ کا آپشن بھی خوش رہے گا کہ چلو بوجھ کم پڑے گا۔:p۔
ویسے یہ انٹرویو لاکدوں یا پھر کوئی اور سوال کرنے آ رہا ہے میدان میں؟

KishTaj
16-04-2011, 09:55 AM
ہاں جی اور ڈونیٹ کا آپشن بھی خوش رہے گا کہ چلو بوجھ کم پڑے گا۔:p۔
ویسے یہ انٹرویو لاکدوں یا پھر کوئی اور سوال کرنے آ رہا ہے میدان میں؟
السلامُ علیکم
اپنا قیمتی وقت نکال کے انٹرویو سیکشن میں تشریف لانے اور انٹرویو دینے کا بہت شکریہ آپی۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ آپ کو دونوں جہانوں کی تمام نعمتوں ، خوشیوں اور کامرانیوں سے نوازیں۔
آمین۔ ثم آمین۔
یہ تھریڈ لاک کرنے جا رہی ہوں۔
شکریہ۔