PDA

View Full Version : محمد اکبر باروی بھائی کا انٹرویو



KishTaj
22-11-2010, 12:27 PM
السلامُ علیکم
حاضرین و ناظرین! امید ہے سب خیریت سے ہونگے۔
جیسا کہ سب کو پتہ ہے کہ فورم کے اکبر باروی بھائی ون اردو سے جا چکے ہیں۔ تو میں نے باروی بھائی سے جاتے جاتے ایک چھوٹا سا انٹرویو کر لیا تھا۔۔۔
سوالات تو بہت تھے لیکن ان کو جلد ہی جانا تھا۔۔ اپنے قیمتی وقت میں سے جتنے جوابات دے سکے۔ وہ سب آپ کے سامنے حاضر ہیں۔
امید ہے پڑھ کر آپ کو اچھا لگے گا اور ہم سب بھائی کو یاد رکھیں گے:)۔
شکریہ

KishTaj
22-11-2010, 12:28 PM
آپ کا پورا نام؟


محمد اکبر باروی


آپکی صحیح عمر کیا ہے؟


تقریباً ساڑھے پینتیس سال


آپکی تعلیم کتنی ہے؟


کچھ خاص نہیں۔


کونسے ادیب پسند ہیں؟


احمد ندیم قاسمی، ڈپٹی نذیر احمد


کس پیشے سے وابستہ ہیں؟


ماضی: درس و تدریس۔
مستقبل: کچھ دنوں میں معلوم ہوگا۔


کہاں رہتے ہیں؟


فی الحال دنیا میں، اپنے گھر کے اندر


آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟


والد، والدہ (سوتیلی)، بھائی، بہنیں۔
میں، بیوی، بچے۔


کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟


سگی ایک بہن
اور باقی پانچ بھائی، دو بہنیں


ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟


فی الحال تو گھر میں۔


کوئی ایسے لمحات یا دورجسکے لوٹ آنے کی خواہش ہو؟


والدہ مرحومہ کے ساتھ بتائے ہوئے انمول لمحات۔

KishTaj
22-11-2010, 12:29 PM
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟


محنت، مستقل مزاجی، اخلاص۔


آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟


مشتری، برج حوت۔ ستاروں کا علم اگرچہ حقیقت ہے۔ لیکن ظنی ہے یقینی نہیں اور آجکل اس کے ماہر بہت کم ہیں۔ اس لیے آجکل کے منجموں پر یقین نہیں رکھتا۔


حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟


خبروں کی حد تک


اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
خبریں، اردو پوائنٹ۔ ایکسپریس۔ سرخیاں


کتنے مذہبی ہیں؟


لبادہ تو مذہبی ہے، لیکن اخلاص کا نام و نشان نہیں۔


قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟


چھوٹی عمر میں (اکثر لوگ چھ، سات سال لکھتے ہیں جسے میں غلط سمجھتا ہوں، کیونکہ میں خود معلم رہ چکا ہوں۔ ایسے بچے زیادہ تر غلط سلط پڑھے ہوئے ہوتے ہیں۔ جبکہ قرآن پاک کو درست مخارج اور تلفظ و ادائیگی کے ساتھ پڑھنا بہت ضروری ہے)


آپ کے مشاغل کیا ہیں؟


کچھ خاص نہیں۔ مطالعہ،


زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟


فوجی بننا چاہتا تھا بچپن میں۔


کوشش کی، لیکن میرا جسم دبلا پتلا ہے ۔ تحریری اور ذہانت کا امتحان پاس کرکے میڈیکل کے آخری مرحلے "قد کے مطابق وزن" نہ ہونے کی وجہ سے ریجکٹ کردیا گیا۔
تقریباً نو پونڈ وزن کم تھا۔


زندگی کا فلسفہ بتائیں۔


ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا۔
زندگی مسلمان کے لیے ایک امتحان گاہ ہے۔


آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟


محبت ایک پاکیزہ جذبہ ہے۔ جو اللہ کی طرف سے انسان کے لیے ایک انمول تحفہ ہے۔
اس کی قدر کرتے ہوئے اسے ہوس کی آگ سے بچایا جائے۔

KishTaj
22-11-2010, 12:29 PM
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟


جس سے آپ اپنے دکھ سکھ کی وہ باتیں بھی کہہ سکیں جو آپ دوسروں سے نہیں کہہ سکتے۔


دوست کتنے ہیں ؟ دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں


کچھ زیادہ نہیں۔ مخلص اور مصیبت کے وقت کام آنے والا۔


خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟


بوقت ضرورت۔ عموماً نہیں۔


خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟


نیک انسان بننا چاہتا ہوں،


کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟


نہیں!


کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟


صفائی اور نفاست کسے پسند نہیں۔


اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟


گھر میں بیوی کے ساتھ۔


کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟


کوشش تو یہی ہوتی ہے۔


ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟


جھوٹ بولنے پر، اور عموماً اس وقت تک جب تک مطلوبہ بندہ اپنی غلطی تسلیم نہ کرے۔


ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟


خاموش طبع۔ اور اس کا ثبوت گپ شپ میں میری پوسٹیں یا میری جان پہچان۔



اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا ہوگا؟



اپنی بات کوشش کرکے مدلل کہہ دینے کے بعد خاموشی، یا پھر یہ جملہ "آپ کی مرضی بھئی"

KishTaj
22-11-2010, 12:31 PM
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟


متلون مزاج
اور کچھ دوست یہی سمجھتے ہیں۔


سیاست سے دلچسپی ہے؟ کتنی ہے؟


سیاستدانوں کو برا بھلا کہنے کی حد تک


کیا آپ دور اندیش ہیں؟


لگتا تو نہیں۔


اندازے کیسے ہیں؟


اندازوں کے متعلق ابھی کچھ اندازہ نہیں ہوا کہ کیسے ہوتے ہیں۔


مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟


حساس


کتنی زنانیں جانتے ہیں؟


میرے پاس ایک ہی "زبان" ہے۔ ہیں جی!

کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟

اتنا کہ نہا کر لباس تبدیل کرسکوں


کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟

دوسروں کی خدمت


ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
خاموش


غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
زیادہ جلدی


غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
خاموشی۔

KishTaj
22-11-2010, 12:32 PM
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟


والدین کے سامنے سر جھکا جھکا۔


اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟


کوئی ایک ہوتو بتائیں۔


پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھے میں اورنمکین میں؟


چکن کڑھائی، کسٹرڈ


کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟


پلاسٹک کی، ھا ھا ھا


پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟


سبز پسند ہے۔


کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟


دھیمی دھیمی، لیکن سینٹ سے بہتر عطر


پسندیدہ لباس کونسا ہے؟


کرتا شلوار


دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟


گاؤں کی شام



قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟


سرسبز پہاڑی کی ڈھلان سے بہتا ہوا آبشار اور جھیل

KishTaj
22-11-2010, 12:34 PM
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟


جو دنیا یا آخرت میں فائدہ دے۔


ون اردو پر کیسے آئے؟


ایسے ہی ٹہلتا ہوا۔


کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟


اچھا ماحول،
اگرچہ کچھ ڈرا بھی تھا کیونکہ پہلے ہی دن ایڈمن بھائی کی ایک پوسٹ پڑھی تھی کہ "فلاں صاحب کو خواتین کو زیادہ فرینڈ ریکوئسٹ بھیجنے کی وجہ سے بین کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔"


ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟


غالباً مسکان، سمارا یا مونا بہن


ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟


میری کسی سے زیادہ بات چیت ہی نہیں ہوپاتی۔


یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟


ہاشمی بھائی سے۔



کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟


یہاں عموماً ان لوگوں کو یاد رکھا جاتا ہے، وش کیا جاتا ہے، تھریڈز پڑھے جاتے ہیں، تھینکس دیے جاتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ ریسپانس دیا جاتا ہے جو زیادہ گپ شپ لگاتے ہوں۔ یعنی یہاں لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے کے لیے "باتونی" یا "مزاحیہ" ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ کام والا بندہ کام زیادہ اور باتیں کم کرتا ہے، تو وہ اگر کوئی تھریڈ شروع کرتا ہے، یا کسی وجہ سے غیر حاضر ہوتا ہے تو مطلوبہ ریسپانس نہیں لے پاتا۔ یہ میرا ذاتی خیال ہے، جس سے کوئی بھی اختلاف کرسکتا ہے۔

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟


بھولے بھالے


بچپن کیسا گزرا؟


اچھا ہی گزرا ہوگا۔



پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟


اوسط سے کچھ زیادہ ہی تھی۔


کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟


نہیں۔



کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟


کیا فائدہ بتانے کا۔

KishTaj
22-11-2010, 12:34 PM
خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟


اللہ کے آگے گناہوں پر شرمسار


کتنے دوست ہیں عام زندگی میں اور انٹرنیٹ پر؟ بہترین کون ہے؟


بہت کم


آپ کا پسندیدہ پاکستانی لیڈر؟


>:(


آپ اپنی سالگرہ کے دن کو اہمیت دیتے ہیں؟


نہیں


آپ کا یہ خاص دن کس طرح گزرتا ہے؟


عام دنوں کی طرح



اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گے)


نہیں اٹھا سکوں گا۔


آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔


اب ذرا یہ بتائیں کہ اخلاقی ذمہ داری اور مذہیبی ذمہ داری میں سے اگر انسان کسی ایک سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟


افراط و تفریط



آپ کنجوس ہیں یا فراغ دل ہیں ؟


کجوس تو نہیں۔



نظر کی عینک لگاتے ہیں؟


جی ہاں۔
دور کا لیکن صرف زیرو پوائنٹ سیون فائیو



کوئی ایسا کام جو آپ چاہیں کہ آپ مرنے سے پہلے کریں؟



اپنے گناہوں سے سچی توبہ اور انسانوں سے معافی تلافی

KishTaj
22-11-2010, 12:36 PM
http://i684.photobucket.com/albums/vv210/Kishtaj/the_end.jpg

دُعا ہے کہ وہ جہاں رہیں خوش رہیں اور جس مقصد سے بھی گئے ہیں اللہ اس میں انہیں کامیاب فرمائے۔
آمین۔ ثم آمین۔

باروی بھائی اور آپ سب کا شکریہ

KishTaj
22-11-2010, 12:37 PM
انٹرویو اختتام کو پہنچا
اب آپ سب چاہیں تو آرام سے تبصرہ کر سکتے ہیں۔
اللہ حافظ

سمر
22-11-2010, 12:47 PM
باروی بھائی کا انٹرویو پڑھ کر اور ان کے خیالات جان کر اچھا لگا۔
وہ جہاں بھی رھیں ھمیشہ خوش رھیں۔آمین

Samia Ali
22-11-2010, 01:15 PM
کش یہ تو بہت ہی اچھا کام کیا کہ باروی بھائی کا انٹرویو لے لیا مختصر لیکن اچھا انٹرویو تھا دعا ہے کہ وہ جہاں رہیں خوش رہیں

SadiaMuhammad
22-11-2010, 01:17 PM
http://i684.photobucket.com/albums/vv210/Kishtaj/the_end.jpg

دُعا ہے کہ وہ جہاں رہیں خوش رہیں اور جس مقصد سے بھی گئے ہیں اللہ اس میں انہیں کامیاب فرمائے۔
آمین۔ ثم آمین۔

باروی بھائی اور آپ سب کا شکریہ

آمین ثم آمین

Diya
22-11-2010, 01:19 PM
وعلیکم السلام کش۔

بہت اچھا، مختصر مگر جامع انٹرویو رہا۔
اچھا لگا جان کر۔:)

اللہ تعالیٰ انہیں اپنے مقصد میں کامیاب کرے۔ آمین۔

KishTaj
22-11-2010, 08:06 PM
کش یہ تو بہت ہی اچھا کام کیا کہ باروی بھائی کا انٹرویو لے لیا مختصر لیکن اچھا انٹرویو تھا دعا ہے کہ وہ جہاں رہیں خوش رہیں
تھینکس ڈئیر
میری بھی یہی دعا ہے۔:)۔
اور آگے کیا کرنا ہے۔ ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم سمجھتی ہو نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)۔

Samia Ali
22-11-2010, 08:35 PM
تھینکس ڈئیر
میری بھی یہی دعا ہے۔:)۔
اور آگے کیا کرنا ہے۔ ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم سمجھتی ہو نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)۔

لڑکی تم کیوں میرا بھانڈا پھوڑنے پر لگی ہوئی ہو یہ باتیں ایسے سرعام نہیں کی جاتیں
اتنی ساری عمران سیریز پڑھنے کا کچھ تو فائدہ اٹھاو!!!!!

KishTaj
22-11-2010, 09:59 PM
لڑکی تم کیوں میرا بھانڈا پھوڑنے پر لگی ہوئی ہو یہ باتیں ایسے سرعام نہیں کی جاتیں
اتنی ساری عمران سیریز پڑھنے کا کچھ تو فائدہ اٹھاو!!!!!
;);d;););)
لفافے میں بھی لفافہ تھا نا ڈئیر

Ahmed Lone
22-11-2010, 10:33 PM
بھائی صاحب جہاں رہیں خوش رہیں

بہت اچھا انٹرویو تھا

ام حازم
22-11-2010, 11:06 PM
باروی بھائی بہت سلجھے ہوئے انسان ہیں ـ اﷲ انہیں ترقی و کامرانی عطا فرمائےـ کش تم بہت اچھی ہو ایسے ہی اچھے اچھے کام کرتی رہا کرو ـ

روزبیہ خواجہ
22-11-2010, 11:41 PM
واقعی بہت زبردست انٹرویو تھا کش۔۔۔۔۔۔۔۔

باروی بھائی بہت اچھے بھائی ہیں۔۔۔۔۔۔۔ہماری دعا ہے ان شاءاللہ وہ اپنے مقصد میں جلد از جلد کامیاب ہو کر پھر سے ہمارے بیچ میں ہوں گے۔ آمین

انہوں نے مشن میں بھی بہت ساتھ دیا ہے۔ ہم سب ان کی قدر کرتے ہیں۔

کش واقعی بہت زبردست کام کیا ہے تم نے انٹرویو لے کر۔ تم سچ میں بہت اچھی ہو۔:)

اس جھوٹ پر مجھے پوائنٹس چاہئیں۔۔۔۔۔۔;);d

Samia Ali
23-11-2010, 12:22 AM
;);d;););)
لفافے میں بھی لفافہ تھا نا ڈئیر

پوری بات کیا کرو
لفافے کے اندر والے لفافے میں مینڈک ٹر ٹر کر رہا تھا

Arain
23-11-2010, 12:29 AM
:) نائیس انٹرویو ۔

باروی بھائی اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین

ام حازم
23-11-2010, 01:12 AM
واقعی بہت زبردست انٹرویو تھا کش۔۔۔۔۔۔۔۔

باروی بھائی بہت اچھے بھائی ہیں۔۔۔۔۔۔۔ہماری دعا ہے ان شاءاللہ وہ اپنے مقصد میں جلد از جلد کامیاب ہو کر پھر سے ہمارے بیچ میں ہوں گے۔ آمین

انہوں نے مشن میں بھی بہت ساتھ دیا ہے۔ ہم سب ان کی قدر کرتے ہیں۔

کش واقعی بہت زبردست کام کیا ہے تم نے انٹرویو لے کر۔ تم سچ میں بہت اچھی ہو۔:)

اس جھوٹ پر مجھے پوائنٹس چاہئیں۔۔۔۔۔۔;);d

پتانہیں وہ دے یا نہ دے لیکن میں نے دے دئیے ہیں ہم سوالی
کو خالی نہیں جانے دیتے

::)

KishTaj
23-11-2010, 01:23 AM
واقعی بہت زبردست انٹرویو تھا کش۔۔۔۔۔۔۔۔

باروی بھائی بہت اچھے بھائی ہیں۔۔۔۔۔۔۔ہماری دعا ہے ان شاءاللہ وہ اپنے مقصد میں جلد از جلد کامیاب ہو کر پھر سے ہمارے بیچ میں ہوں گے۔ آمین

انہوں نے مشن میں بھی بہت ساتھ دیا ہے۔ ہم سب ان کی قدر کرتے ہیں۔

کش واقعی بہت زبردست کام کیا ہے تم نے انٹرویو لے کر۔ تم سچ میں بہت اچھی ہو۔

اس جھوٹ پر مجھے پوائنٹس چاہئیں۔۔۔۔۔۔;);d
روزی کی بچی ۔۔۔ تمہاری خبر لوں گی میں۔۔۔ ذرا ہاتھ تو لگو۔۔۔۔۔۔>:(>:(>:(۔

روزبیہ خواجہ
23-11-2010, 01:40 AM
پتانہیں وہ دے یا نہ دے لیکن میں نے دے دئیے ہیں ہم سوالی
کو خالی نہیں جانے دیتے

::)


اوہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کی ڈیٹ ہے

Tuesday, November 23rd, 2010

اور ٹائم

1:34 AM

خرد سس پہلی بار مخاطب ہوئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پوائنٹس بھی دیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے سوالی کس کو کہہ رہی ہیں؟؟ میں نے کون سا کوئی سوال کیا ہے؟؟؟:pلگتا ہے آپ کے پاس کافی زیادہ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔۔۔۔ کیوں لٹا رہی ہیں خیریت۔۔۔۔۔ میں نے آپ سے تھوڑاہی مانگے تھے۔۔۔۔۔ میں نے تو کشمش کو کہا تھا۔۔۔۔۔ دوستی یاری میں۔۔۔۔ ویسے آپ کے میاں جی کا پروموشن ہو گیا ہے کیا۔۔۔۔۔۔۔;)

دیکھوں تو کتنے دیے ہیں پوائنٹس کنجوس نہ ہوئیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔8)

روزبیہ خواجہ
23-11-2010, 01:45 AM
;d;d;d

جھوٹ پر پوائنٹس بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بوائنٹس

وہ بھی خالی خولی 100 توبہ توبہ اتنی کنجوسی۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے آپ سے یہ ہی توقع تھی خرد سس:(۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک تو گپ شپ نہیں کرتی ہیں۔۔۔۔۔ اوپر سے بوائنٹس دیتی ہیں وہ بھی 100۔۔۔۔۔۔ توبہ توبہ آپ تو کش سے بھی زیادہ کنجوس ہیں۔::)

روزبیہ خواجہ
23-11-2010, 01:53 AM
روزی کی بچی ۔۔۔ تمہاری خبر لوں گی میں۔۔۔ ذرا ہاتھ تو لگو۔۔۔۔۔۔>:(>:(>:(۔


کبھی ملو تو ہاتھ کیا گلے لگوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;d;)

ام حازم
23-11-2010, 02:34 AM
;d;d;d

جھوٹ پر پوائنٹس بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بوائنٹس

وہ بھی خالی خولی 100 توبہ توبہ اتنی کنجوسی۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے آپ سے یہ ہی توقع تھی خرد سس:(۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک تو گپ شپ نہیں کرتی ہیں۔۔۔۔۔ اوپر سے بوائنٹس دیتی ہیں وہ بھی 100۔۔۔۔۔۔ توبہ توبہ آپ تو کش سے بھی زیادہ کنجوس ہیں۔::)



جھوٹ پر اتنے ہی مل سکتے تھے بھئی ورنہ 500 سے کم نہیں دیتی ہوں پوائنٹی شاباش ـ

KishTaj
28-11-2010, 05:10 PM
;d;d

جھوٹ پر پوائنٹس بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بوائنٹس

وہ بھی خالی خولی 100 توبہ توبہ اتنی کنجوسی۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے آپ سے یہ ہی توقع تھی خرد سس:(۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک تو گپ شپ نہیں کرتی ہیں۔۔۔۔۔ اوپر سے بوائنٹس دیتی ہیں وہ بھی 100۔۔۔۔۔۔ توبہ توبہ آپ تو کش سے بھی زیادہ کنجوس ہیں۔

روز کی بچی میں نے کون سی کنجوسی دکھائی ہے۔۔۔ اتنے سارے تو دیئے تھے>:(>:(۔