PDA

View Full Version : children



SadafG
15-10-2010, 01:16 AM
asa
nosheen ji
well mary daughter 2 and half years ki hai pora din woh theek rehty hai khalty hai hansty hailakin raat ko sonatay time bohat rotty hai k light on karo n she wants to play lakin yea sub na sonay k liayya hota hai even k us ko neend ayee hoty haiii main kya karoooo i m much worrried infect distrub aaj kal hum pakistan main hai or is k father sath nahin ayyay thay raat ko b yea mujh say lar kar soty hai pahlay aisa khabi khabi karty the lakin ab yahahn aa kar tu roooz ka mamoool bana rahy hai kya karooon

Nosheen Qureshi
26-10-2010, 04:32 PM
السلام علیکم!
اس کا یہ رویہ گھر اور باپ سے دوری کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہےکیونکہ اس عمر کے بچے اپنے قریبی لوگوں سے اور چیزوں سے دلی تعلق بنا لیتے ہیں اور رات کے وقت اس سب کی کمی زیادہ محسوس ہوتی ہے، کھیل میں بچہ مصروف بھی ہو جاتا ہے اور اپنی بےچینی سے بھی نجات پا لیتا ہے، اس کے پس پردہ یہ خوف بھی ہو سکتا ہے کہ کہیں سوتے میں ماں بھی اس سے دور نہ ہو جائے ۔

یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کسی رات وہ ڈر گئی ہو اور اسی لئے سونے سے گھبراتی ہو۔

اس چیز کو جاننے کی ضرورت ہے کہ اس کا یہ رویہ ان میں سے کس وجہ سے ہے۔

رات کے وقت اس کے ساتھ کھیلنے سے گریز کریں ۔
سونے کا خاص وقت مقرر رکھیں۔
اگر اسے اندھیرا اچھا نہیں لگتا تو یا تو لائٹ جلتی رہنے دیں یا نائٹ بلب آن کر لیں کمرے میں مکمل اندھیرا نہ ہونے دیں۔
سونے سے پہلے چاکلیٹ یا ایسی کوئی اور چیز نہ دیں۔
اسے یہ یقین دلائیں کہ آپ اس کے پاس ہی ہیں۔
کمرے کا ماحول پرسکون رکھیں۔
اس کے شور مچانے پر بہت زیادہ توجہ نہ دیں بلکہ اس کو نظرانداز کریں اس سے یہ رویہ کم ہو گا۔