PDA

View Full Version : کاشفین آپی کا انٹرویو

KishTaj
02-10-2010, 10:48 AM
السلامُ علیکم
جن جن کو ٹائٹل پڑھ کر خوشی ہوئی وہ سب سوالات کرنا شروعہوجائیں;d۔
پلیز ۔۔ڈونٹ مائینڈ پلیز۔۔۔۔ (تکیہ کلام۔۔ بلکہ کمبل کلام) ۔۔ خیر
آیئے ہم سب کی پیاری راج دلاری ۔ ۔ ۔ کچھ کھوئی کھوئی سی ، ۔ ۔ کچھ گم صم ۔ ۔ کبھی اداس تو کبھی رنگیں کاشفین آپی کا انٹرویو لیں۔ ;d اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔
سوالات کی ساری اقساط ابھی ارسال کرتی ہوں جی۔۔

KishTaj
02-10-2010, 10:49 AM
سوالات جلد سے جلد ایک ساتھ بھیج رہی ہوں سب ۔ ۔ کہ بعد میں نیٹ رہے کہ نہ رہے۔ چلے کہ نہ چلے~

آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتی ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟
کتنی مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتی ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟

Samia Ali
02-10-2010, 11:04 AM
آہاااااا کاشفین سس کا انٹرویو واہ واہ بھئی واہ
ویلکم کاشفین سس

http://www.jiamobile.com/images/welcome.gif

کش کے سوالات سے گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے یہ لیجئے جوس پئیں

http://factoidz.com/images/user/23615.jpg

سمر
02-10-2010, 11:16 AM
ارے واہ جی عروسہ بہنا کا انٹرویو ھو رھا ھے
اس انٹرویو کے متعلق بس اتنا کہوں گا کہ
تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آ گیا
میں بھی تیاری کرتا ھوں سوالات کی

Ahsan_Yaz
02-10-2010, 11:43 AM
یہ کیا جی۔ انٹرویو کنندہ خود کہاں غائب ہیں۔

عروسہ جی! جلدی جلدی جواب لکھئے، تا کہ مزید سوالات کی بوچھاڑ بھی ہو سکے۔

Kashfeen
02-10-2010, 06:57 PM
السلامُ علیکم
جن جن کو ٹائٹل پڑھ کر خوشی ہوئی وہ سب سوالات کرنا شروعہوجائیں;d۔
پلیز ۔۔ڈونٹ مائینڈ پلیز۔۔۔۔ (تکیہ کلام۔۔ بلکہ کمبل کلام) ۔۔ خیر
آیئے ہم سب کی پیاری راج دلاری ۔ ۔ ۔ کچھ کھوئی کھوئی سی ، ۔ ۔ کچھ گم صم ۔ ۔ کبھی اداس تو کبھی رنگیں کاشفین آپی کا انٹرویو لیں۔ ;d اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔
سوالات کی ساری اقساط ابھی ارسال کرتی ہوں جی۔۔
وعلیکم السلام
:)

جی میں حاضر ہوں۔
بالکل سوالات کیجئے جی ۔۔۔لیکن میرا خیال بھی کیجئے گا ساتھ ساتھ۔~

روزبیہ خواجہ
02-10-2010, 06:59 PM
وعلیکم السلام
:)

جی میں حاضر ہوں۔
بالکل سوالات کیجئے جی ۔۔۔لیکن میرا خیال بھی کیجئے گا ساتھ ساتھ۔~

;d
پوری تیاری کے ساتھ آئی ہیں کیا۔

Ahsan_Yaz
02-10-2010, 07:01 PM
وعلیکم السلام
:)

جی میں حاضر ہوں۔
بالکل سوالات کیجئے جی ۔۔۔لیکن میرا خیال بھی کیجئے گا ساتھ ساتھ۔~

خوش آمدید عروسہ جی۔
اب یہ خیال کیسے رکھا جائے جی۔
یہ تو ایسے ہی ہے جیسے کہیں کہ سر پہ ہتھوڑا مارو، لیکن خیال رکھنا کہ درد بھی نہ ہو:p۔

Kashfeen
02-10-2010, 07:17 PM
سوالات جلد سے جلد ایک ساتھ بھیج رہی ہوں سب ۔ ۔ کہ بعد میں نیٹ رہے کہ نہ رہے۔ چلے کہ نہ چلے~

آپ کا پورا نام؟

عروسہ ندیم

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
چونتیس سال

آپکی تعلیم کتنی ہے؟

ماسٹرز ان اردو لٹریچر

کونسے ادیب پسند ہیں؟

ممتاز مفتی،عبد اللہ حیسین،اشفاق احمد،مستنصر حسین تارڑ

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟

ہاوس وائف

کہاں رہتی ہیں؟

فی الحال امریکہ میں

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟

تین بچے میں اور انہوں

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
چھ۔۔چار بہنیں دو بھائی

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟
گھر میں

کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

جب امی ابو زندہ تھے۔۔
کالج لائف

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

محنت اور عاجزی

آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟

اسد ہے۔۔یقین نہیں ہے

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟

کم کم۔۔۔۔

اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟

عرصہ ہوا نہیں دیکھا۔۔جب دیکھتی تھی تو فرنٹ پیج ہی

کتنی مذہبی ہیں؟

جتنا ہونا چاہے اس سے بہت کم۔۔

قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟

شاید نو دس سال کی ایج میں

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

شاعری پڑھنا اور فورم

زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟

کبھی بھی امبیشس نہیں رہی۔

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔

جیو اور جینے دو
زندگی بہت آسان ہو ائے گی۔۔۔۔

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

ان کنڈیشنل لو۔۔۔بغیر واپسی کی امید ہے بس دیے جاو

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟

پچھلا جواب ہی دیکھ لیں۔۔

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟

خلوص دیکھتی ہوں۔۔۔اور دوست ماشا ء اللہ بہت ہیں

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟

جی جی بالکل۔۔بعض اوقات بڑوں پر
:)

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتی ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟

بہت کچھ ہے جو میں خود مٰں دیکھنا چاہتی ہوں
لیکن سست ہوں کافی۔۔۔بعد میں تفصیل بتاوں گی۔۔ابھی ایک سیشن تو پورا ہوا
:)

Kashfeen
02-10-2010, 07:21 PM
خوش آمدید عروسہ جی۔
اب یہ خیال کیسے رکھا جائے جی۔
یہ تو ایسے ہی ہے جیسے کہیں کہ سر پہ ہتھوڑا مارو، لیکن خیال رکھنا کہ درد بھی نہ ہو:p۔

:)
ہاں تو بھائی پیار سے بھی مارا جاتا ہے نا

ضحٰی
02-10-2010, 07:23 PM
ہممممم بہت خوب عروسہ آپی۔ مزہ آئے گا آپ کا انٹرویو پڑھ کے:)۔۔
میں بھی سوال کروں گی~۔۔۔۔۔۔

Ahsan_Yaz
02-10-2010, 07:30 PM
:)
ہاں تو بھائی پیار سے بھی مارا جاتا ہے نا
یعنی کہ سر کے اوپر مولٹی فوم رکھا جائے اور اس کے بعد ہتھوڑا مارا جائے???۔

Ahsan_Yaz
02-10-2010, 07:32 PM
سوال ۱ ۔ کہتے ہیں کہ زندگی کے ہزاروں رنگ ہوتے ہیں۔ آپ کو ان میں سے کونسا رنگ پسند ہے؟

سوال ۲ ۔ آپ کے خیال میں انسان کی بے سکونی اور بے اطمینانی کی کیا وجہ ہے اور آج کل کا انسان مطمئن کیسے ہو سکتا ہے؟

ضحٰی
02-10-2010, 07:32 PM
ٹھنڈا مزاج ہے یا غصہ جلدی آجاتا ہے۔۔؟
سب سے زیادہ غصہ کس بات پہ آتا ہے۔؟

نیچر سے دلچسپی ہے۔۔؟ ہاں تو کس حد تک۔۔؟
موسم کونسا زیادہ پسند ہے۔۔ مطلب گرمی یا سردی۔۔؟
اور بارش اچھی لگتی ہے یا نہیں۔۔؟

KishTaj
02-10-2010, 07:36 PM
ارے واہ شاندار
بھئی سوری میرا نیٹ ڈسکنیکٹ ہوگیا تھا اسی لئے ساری قسطیں ایک ساتھ نہیں پوسٹ سکی۔
اچھا ابھی بھیجتی ہوں مزید
اور شکریہ ونس اگین

KishTaj
02-10-2010, 07:36 PM
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتی ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

ون اردو پر کیسے آئیں؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئیں؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتی ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتی تھیں؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

Wish
02-10-2010, 07:37 PM
ہم بھی ہیں راہوں میں۔ ۔ جو پڑھیں گے۔ ۔ ۔

اینڈ پر اگر کچھ رہ گیا تو پوچھ لوں گی ورنہ ان شاء اللہ سارا پڑھوں گی۔ ۔ ۔

Saahil
02-10-2010, 07:45 PM
یعنی کہ سر کے اوپر مولٹی فوم رکھا جائے اور اس کے بعد ہتھوڑا مارا جائے???۔

نہیں نہیں پہلے ہتھوڑا مارا جائے پھر سر کو
;d;dمولٹی فورم پر رکھا جائے ۔۔۔۔۔

KishTaj
02-10-2010, 07:46 PM
بچپن میں کیسی تھیں معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتی تھیں؟

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستی ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اُسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعہ جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

مزید ڈھونڈ کر بھیجتی ہوں جی۔ اور باقی سب تو ہیں نا۔۔۔ ہی ہی ہی

روزبیہ خواجہ
02-10-2010, 07:46 PM
نہیں نہیں پہلے ہتھوڑا مارا جائے پھر سر کو
;d;dمولٹی فورم پر رکھا جائے ۔۔۔۔۔

;d;d

یہ تو ظلم ہے۔

KishTaj
02-10-2010, 07:48 PM
نہیں نہیں پہلے ہتھوڑا مارا جائے پھر سر کو
;d;dمولٹی فورم پر رکھا جائے ۔۔۔۔۔
ارے نہیں نا پہلے مولٹی فوم سے خوب آرام نوازا جائے۔ (جیسے بکرے کو۔۔۔۔) اس کے بعد۔۔۔۔
سمجھ تو گئے ہونگے نا پالے شے بھائی;d۔

Saahil
02-10-2010, 07:50 PM
ارے نہیں نا پہلے مولٹی فورم سے خوب آرام نوازا جائے۔ (جیسے بکرے کو۔۔۔۔) اس کے بعد۔۔۔۔
سمجھ تو گئے ہونگے نا پالے شے بھائی;d۔

اچھا اچھا سمجھ گیا یعٰنی کے اب تم
;d;dبکرے کا بھی انٹرویو لوگی ۔۔۔۔

Ahsan_Yaz
02-10-2010, 07:50 PM
;d;d

یہ تو ظلم ہے۔
جی بالکل۔ یہ مولٹی فوم کے ساتھ ظلم ہی ہے~۔

KishTaj
02-10-2010, 07:52 PM
اچھا اچھا سمجھ گیا یعٰنی کے اب تم
;d;dبکرے کا بھی انٹرویو لوگی ۔۔۔۔
ہائیں ۔ ۔ ۔ ۔ یہاں تو بکرے پر بھی ظلم کر دیا آپ نے:mad:۔

Kashfeen
02-10-2010, 07:54 PM
فیئر نہیں ہےجی میرے ساتھ بھی اور مولٹی فوم کے ساتھ بھی
:)

Ahsan_Yaz
03-10-2010, 01:12 AM
عروسہ جی! جواب کب آئیں گے۔ ہم نے مزید سوال بھی کرنے ہیں۔

Smiling Eyes
03-10-2010, 01:17 AM
وعلیکم السلام
اوہوووووووووو عروسہ آپی کا انٹرویو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آ ویری وارم ویلکم آپی جی۔۔۔:cool:
اور تھینکس کشکمش۔۔۔۔;)
http://www.khanapakana.com/userfiles/welcome20with20animated20white20dov1%281%29.gif

SheikhFahad
03-10-2010, 01:21 AM
شکر ہےےےےے عروسہ آپی کا انٹریوو ہوا ۔۔
::)

SheikhFahad
03-10-2010, 01:39 AM
عروسہ آپی
کیسے لوگ پسند ہیں۔
کسی سے ملتے وقت پہلی ملاقات میں سب سے زیادہ کس چیز کا جائزہ لیتی ہیں؟
آپ کے پسندیدہ افراد میں کیا چیز قدر مشترک ہے۔
کون سی ایسی چیز ہے جس کی طرف آپ خود بخود متوجہ ہو جاتی ہیں لوگوں میں، فطری مناظر میں، مقالوں یعنی پڑھتے ہوئے کوئی ٹاپک جو ہمیشہ سے پسندیدہ ہو اور اگر اس جیسا نظر میں آ جائے تو پہلی ترجیح وہ ہو؟

آپ کا رویہ حد سے زیادہ مشفقانہ ہے ماشااللہ، فطری ہے یا فطرت بنی ہے؟

سوبی
03-10-2010, 01:45 AM
:):)زبرددستتتتتتتتتتتتتتتتت تتتتتتتتتتتتتت۔
کب سے انتظار تھا۔

لیکن میں ابھی سوالات کی بارش نہیں کرتی آپی خوش ہو جائیں ہی ہی ہی۔

فراز
03-10-2010, 04:30 AM
میرا بھی ایک سوال ہے عروسہ باجی سے ،
یہ بتائیں، آپ کے خیال میں
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
.
.
.۔کس نے کہا تھا کہ پیپسی پر پانچ روپے کم کردو ؟
: D

KishTaj
03-10-2010, 04:36 AM
میرا بھی ایک سوال ہے عروسہ باجی سے ،
یہ بتائیں، آپ کے خیال میں
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
.
.
.۔کس نے کہا تھا کہ پیپسی پر پانچ روپے کم کردو ؟
: D
;d۔۔;d;d۔۔۔۔۔
اس طرح تو انٹرویو نا مکمل رہ جائے گا۔
اس کا جواب اب تک کوئی تلاش کر پایا ہے کیا۔۔۔۔۔۔۔;d؟

Kashfeen
03-10-2010, 08:56 AM
آہاااااا کاشفین سس کا انٹرویو واہ واہ بھئی واہ
ویلکم کاشفین سس

کش کے سوالات سے گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے یہ لیجئے جوس پئیں

http://factoidz.com/images/user/23615.jpg
:)
شکریہ سائرہ کافی ریفریشنگ جوس تھا۔۔بڑی ہمت ملی ۔۔۔
:)

Kashfeen
03-10-2010, 08:58 AM
میرا بھی ایک سوال ہے عروسہ باجی سے ،
یہ بتائیں، آپ کے خیال میں
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
.
.
.۔کس نے کہا تھا کہ پیپسی پر پانچ روپے کم کردو ؟
: D

قسمیں ، میں نے نہیں کہا ۔۔۔
;d

Kashfeen
03-10-2010, 09:05 AM
ارے واہ جی عروسہ بہنا کا انٹرویو ھو رھا ھے
اس انٹرویو کے متعلق بس اتنا کہوں گا کہ
تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آ گیا
میں بھی تیاری کرتا ھوں سوالات کی

:)
بہت شکریہ بھائی اتنا انتظار کرنے کا۔۔
میں بھی تیاری کرتی ہوں۔ اچھے جواب لکھنے کی
;)

Kashfeen
03-10-2010, 09:07 AM
ٹھنڈا مزاج ہے یا غصہ جلدی آجاتا ہے۔۔؟

:) کیسی ہو ضحٰی۔۔بھئی بہت شکریہ میرا خیال رکھنے کا۔آسان سوال ہوچھے ہیں۔۔
کبھی تھا بہت ٹھنڈا اب نہیں رہا۔۔ٹھیک ٹھیک ہوں۔ویسے ڈسکشن کرنے والون سے بھی پوچھا جا سکتا ہے
;)

سب سے زیادہ غصہ کس بات پہ آتا ہے۔؟

جھوٹ ہر۔اور جو دوسروں کی چشم پوشی کی عادت کو ان کی بے وقوفی سمجھتے ہیں۔۔

نیچر سے دلچسپی ہے۔۔؟ ہاں تو کس حد تک۔۔؟

بہت دلچسپی ہے۔۔ابھی حد کیسے بتاوں بھلا۔۔۔
گارڈننگ وغیرہ کا کام زیادہ انہوں ہی کرتے ہیں۔میں بس پودینہ توڑ کے چٹنی بنا دیتی ہوں۔جو انہوں نے ہی لگایا ہوا ہے لان میں۔
:);)
موسم کونسا زیادہ پسند ہے۔۔ مطلب گرمی یا سردی۔۔؟

سردی کا۔۔۔

اور بارش اچھی لگتی ہے یا نہیں۔۔؟

بہت اچھی لگتی ہے۔۔۔۔خاص طور سے سردیوں کی بارش

Kashfeen
03-10-2010, 09:12 AM
سوال ۱ ۔ کہتے ہیں کہ زندگی کے ہزاروں رنگ ہوتے ہیں۔ آپ کو ان میں سے کونسا رنگ پسند ہے؟

جی یاز بھائی پہلا جواب حاضر ہے۔
انسان کو کوئی رنگ مرضی سے تو ملتا نہیں۔ لیکن سکھ کا رنگ شاید سب کا ہی پسندیدہ رنگ ہے۔۔ویسے رنگوں میں مجھے ڈارک رنگ زیادہ پسند ہیں۔

سوال ۲ ۔ آپ کے خیال میں انسان کی بے سکونی اور بے اطمینانی کی کیا وجہ ہے اور آج کل کا انسان مطمئن کیسے ہو سکتا ہے؟

توکل نہیں رہا۔۔ہم کہتے تو ہیں اللہ مالک ہے سب ٹھیک ہو جائے گا۔لیکن اس پر یقین نہیں رکھتے۔۔

Kashfeen
03-10-2010, 09:53 AM
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
میری ایک استاد تھیں انگلش لٹریچر پڑھاتی تھیں کالج میں اور کافی چھوٹی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔مس فوزیہ۔ان کی سٹوڈنٹس سے محبت اور خلوص نے بہت متاثر کیا۔
کونسا مضمون پسند ہے؟
اردو، انگلش

کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
سائنس
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟

خوش گمان ہوں

اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟

سست ہوں۔
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟

میٹھے میں کھیر،نمکین میں کباب

کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟

ایسی کوئی ڈش نہیں۔۔سب کھا لیتی ہوں

پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟

گہرے رنگ پسند ہیں سب۔۔

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟

ہلکی خوشبو۔۔
جیسے موتیے کی ہوتی ہے۔

پسندیدہ لباس کونسا ہے؟

شلوار قمیض

دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟

صبح سے دوپہر کا درمیانی وقت

قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟

خزاں کا۔۔۔۔پیلے لال پتے۔۔یا بارش کا

آپ کا بہترین دوست کون ہے؟

بہت سے ہیں ۔نام نہیں لینا چاہوں گی۔۔پرسنل لائف میں سے میری بہن اور تھری لولی کڈز۔۔

پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟

دوستی کا

پسندیدہ شعر یا کہاوت؟

آئے ہے بیکسیٗ عشق پہ رونا غالب
کس کے گھر جائے گا سیلاب بلا میرے بعد

ون اردو پر کیسے آئیں؟

ناولز کی تلاش میں

کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئیں؟

ایک تو میری بوریت کا لیول بہت ہائی تھا ان دنوں
اور بیت بازی کا سیکشن۔۔
بعد میں بحث مباحثہ میں بھی دلچسپی ۔۔

ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟

یاد نہیں اب۔۔

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتی ہیں؟

کافی ممبرز ہیں۔ ماظق بھائی ، ہما ، مہر

ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
بہت تبدیلی آئی،مجھے لوگوں کو سمجھنے کا موقع ملا۔۔۔

اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتی تھیں؟
صرف ایک ہی مشغلہ ہے کہ ون اردو۔۔اس سے پہلے ٹی وی دیکھتی تھی۔سوپس۔۔
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟

شاعری اور ڈسکشن

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟

بہت سے لوگ ہیں۔کوثر آپا ایک ماں کے روپ میں میری آئیڈیل ہیں۔
ماظق بھائی اپنی انکساری کے باعث
ہاشمی جی اپنی شعلہ بیانی کے باعث پلس مزاح
اداس بھائی اپنی اداسی کے باعث،،کہ کس قدر وفادار ہیں اس سے۔
ساحل اپنی سادگی کے باعث۔ روزی ،سوبی مہر رومی ،کش ،رائزنگ مون،فہد ،تاج،مہرو اپنی پر خلوص محبت کے باعث
اور بھی بہت سے ممبرز ہیں جن کا ساتھ ساتھ ذکر کرتی جاوں گی۔
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟

امان سے پھر سب پرو ایکٹوز سے

کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
کمی تو ہر چیز میں ہوتی ہے۔۔لیکن میرے خیال سے کافی مناسب صورت حال ہے یہاں۔۔۔

ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
مجھے یہاں کے ممبرز۔۔
:)
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

مجھے یقین ہے سب کو ذاتی طور پر اس سے کچھ نہ کچھ فائدہ ہی ہوا ہے۔۔کسی کو اچھے دوست ملے،کسی کو لکھنے کا پلیٹ فارم ملا،کسی کو ناولز ملے پڑھنے کو وغیرہ وغیرہ

Kashfeen
03-10-2010, 10:03 AM
بچپن میں کیسی تھیں معصوم یا شرارتی؟

شرارتی

بچپن کیسا گزرا؟
شرارتیں کرتے ،کھیلتے

کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
ایک یاد ہے نیا نیا گھر بنایا تھا اور ابھی کام مکمل بھی نہیں ہوا تھا کہ کھلتے ہوئے کھڑکی کا بڑا سا شیشہ توڑ دیا تھا۔اس پر مار پٹی تھی اور وجہ یہ تھی کہ ہمیں چوٹ لگ سکتی تھی۔۔۔خطرناک قسم کی۔تو ابو جی نے سوچا پہلے ہی اچھے سے ٹکور کر دیں
;d
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟

مناسب۔۔متوسط

کیا اسکول جانے میں ضد کرتی تھیں؟

جی ہاں
۔

کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستی ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟

جب ابو جی مجھے پہلی دفعہ کالج چھوڑنے گئے تھے اپنی بائیک پر۔
:)
ابو پہلی دفعہ بائیک چلا رہے تھے اور میں پہلی دفعہ کالج جا رہی تھی
;d
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اُسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟

ہے جی ایک۔۔۔بتا نہیں سکوں گی
ایک ایسا واقعہ جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
ابو جی کی وفات

مزید ڈھونڈ کر بھیجتی ہوں جی۔ اور باقی سب تو ہیں نا۔۔۔ ہی ہی

آج کے لیے اتنے کافی ہیں نا :)

Kashfeen
03-10-2010, 10:18 AM
عروسہ آپی

جی بیٹا جی۔اب تو خوش ہو نا تمھاری خواہش پوری ہوئی۔۔
:)
کیسے لوگ پسند ہیں۔

پر خلوص اور ذہین

کسی سے ملتے وقت پہلی ملاقات میں سب سے زیادہ کس چیز کا جائزہ لیتی ہیں؟

آنکھوں کا۔ اور بات کرتے ہوئے چہرے کے تاثرات۔۔یا فیس ایکسپریشنز کیسے ہوتے ہیں۔

آپ کے پسندیدہ افراد میں کیا چیز قدر مشترک ہے۔

یہ دو چیزیں۔ خلوص مروت اور ذہانت۔
خصوصیات کا لیول کم یا زیادہ ہو سکتا ہے۔

کون سی ایسی چیز ہے جس کی طرف آپ خود بخود متوجہ ہو جاتی ہیں
لوگوں میں، فطری مناظر میں، مقالوں یعنی پڑھتے ہوئے کوئی ٹاپک جو ہمیشہ سے پسندیدہ ہو اور اگر اس جیسا نظر میں آ جائے تو پہلی ترجیح وہ ہو؟
یہ دو سوال ہیں یا ایک۔۔۔کچھ کنفیوز ہو گئی ہوں۔دوبارہ سے پوچھو۔
:)
آپ کا رویہ حد سے زیادہ مشفقانہ ہے ماشااللہ، فطری ہے یا فطرت بنی

ہے؟

کچھ فطری تھا اور کسی حد تک اسے عادت کا حصہ بنانے کی کوشش کی
ہے۔

SheikhFahad
03-10-2010, 02:07 PM
عروسہ آپی

جی بیٹا جی۔اب تو خوش ہو نا تمھاری خواہش پوری ہوئی۔۔
:)
کیسے لوگ پسند ہیں۔
پر خلوص اور ذہین۔

بالکللللللل تھینکس ٹو کش سس ۔۔ آخر کار آپ کا انٹرویو ہو رہا ہے۔۔
کش سس ۔۔ دیا آپی کو بھی پکڑیں ذرا فٹا فٹ
;)
ہممممم پر خلوص اور ذہین۔۔ پھر تو میں قطعاً نہیں پسند
﴿یقیناً یہاں پر کئی لوگ میری خود شناسی کی تعریف کریں گے﴾;)

;d
میرا سوال یہ تھا عروسہ آپی کہ کون سی ایسی چیز ہے جس کو دیکھ کر آپ فوراً متوجہ ہو جاتی ہیں
فطری مناظر میں
لوگوں میں یا لوگوں کی عادات میں

اوررر

کچھ پڑھتے ہوئے پسندیدہ ٹاپک کیا ہوتا ہے ۔۔ جس کو آپ ہمیشہ پڑھنے کو ترجیح دیں۔
ناولز پڑھنے میں کس نوعیت کے ناولز ہمیشہ پسندیدہ رہے ہیں۔
مصنف کون سے پسند ہیں
مصنفہ کون سی پسند ہیں
شاعر اور شاعرہ کا بھی بتائیں

سب سے پسندیدہ شعر جو اکثر آپ کے ذہن میں ادھر ادھر بھٹکتا رہتا ہو۔
کسی کی کوئی بات جو اب تک یاد ہو۔

اب تک زندگی میں آنے والے لوگوں میں والدین اور بہن بھائیوں کے علاوہ کون ہے جس سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔

روزمرہ کے کاموں میں کون سا کام سب سے زیادہ مشکل لگتا ہے۔
اور کون سا ایسا کام ہے جو آپ کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

8)

روزبیہ خواجہ
03-10-2010, 03:20 PM
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستی ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟

جب ابو جی مجھے پہلی دفعہ کالج چھوڑنے گئے تھے اپنی بائیک پر۔
:)
ابو پہلی دفعہ بائیک چلا رہے تھے اور میں پہلی دفعہ کالج جا رہی تھی
;d

;d
یہ تو واقعی مزیدار بات ہوئی۔

روزبیہ خواجہ
03-10-2010, 03:24 PM
کسی سے ملتے وقت پہلی ملاقات میں سب سے زیادہ کس چیز کا جائزہ لیتی ہیں؟

آنکھوں کا۔ اور بات کرتے ہوئے چہرے کے تاثرات۔۔یا فیس ایکسپریشنز کیسے ہوتے ہیں۔

بہت غور سے جائزہ لیتی ہیں کیا؟؟

آپ سے تو چھپنا پڑتا ہوگا لوگوں کو۔;d

Sabih
03-10-2010, 03:34 PM
السلام علیکم
میں بھی آ گیا جی۔ ۔ ۔
کاشفین آپی۔ ۔ ۔
بہت بھوک لگی ہو تو موڈ کیسا ہو جاتا ہے؟؟؟
بچوں کی پٹائی کی شوقین ہیں یا نہیں؟؟؟
غصہ جلدی آتا ہے یا نہیں؟؟؟
کونسی گیم پسند ہے؟؟؟
فیورٹ جانور؟؟؟
پسندیدہ مشغلہ؟؟؟
پسندیدہ کھانا؟؟؟

ہممم باقی بھی سوچتا ہوں۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

روزبیہ خواجہ
03-10-2010, 03:40 PM

ارے واہ۔ ۔ ۔ ۔منا بھائی بھی میدان میں آ گئے۔ زبردست۔;d

سوچیے سوچیے۔ کچھ رہ گیا تو میں مدد کر دوں گی۔;)

Ahmed Lone
03-10-2010, 04:56 PM
کشتاج بہن بہت شکریہ جو اتنا اچھا انٹرویو شروع کیا

کبھی بچوں کی بلاوجہ پٹائی کی ہو؟

یا کسی سے چڑ کر پٹائی کی ہو؟

یا انہوں کا غصہ نکالا ہو بچوں پر؟

یا انہوں کو نوٹس می کے لیے ٹھیک طرح سے بچوں کو کوٹا ہو؟

Ahsan_Yaz
03-10-2010, 07:15 PM
سوال ۱ ۔ کس چیز کے کھو جانے کا ڈر لگتا ہے؟

سوال ۲ ۔ کس چیز کو دیکھ کر آنکھ میں بے اختیار آنسو آ جاتے ہیں؟

سوال ۳ ۔ ایک لمحے میں سمٹ آیا ہے صدیوں کا سفر
ایسا کس لمحے کے بارے میں کہیں گی؟

Kashfeen
04-10-2010, 07:25 AM
بالکللللللل تھینکس ٹو کش سس ۔۔ آخر کار آپ کا انٹرویو ہو رہا ہے۔۔
کش سس ۔۔ دیا آپی کو بھی پکڑیں ذرا فٹا فٹ
;)
ہممممم پر خلوص اور ذہین۔۔ پھر تو میں قطعاً نہیں پسند
﴿یقیناً یہاں پر کئی لوگ میری خود شناسی کی تعریف کریں گے﴾;)

میں نے پر خلوص بھی کہا تھا بچے،اور ذہین ما شائ اللہ ہو تم مجھے تو رتی برابر شک نہیں۔۔ویسے تمھاری سب سےاچھی خوبی تمھاری سعادتمندی ہے۔۔۔اور بہت با ادب بچے ہو۔ویری سویٹ
:)
میرا سوال یہ تھا عروسہ آپی کہ کون سی ایسی چیز ہے جس کو دیکھ کر آپ فوراً متوجہ ہو جاتی ہیں
فطری مناظر میں
لوگوں میں یا لوگوں کی عادات میں

فطری مناظر میں ہوا ،گھٹائیں،پہاڑ وغیرہ بہت متوجہ کرتے ہیں۔۔۔
اور لوگوں میں مزاج کی سادگی جیسے بہت کچھ ہوتے ہوے بھی کچھ نہ ہونا۔

کچھ پڑھتے ہوئے پسندیدہ ٹاپک کیا ہوتا ہے ۔۔ جس کو آپ ہمیشہ پڑھنے کو ترجیح دیں۔

ذات کی تنہائی میرا فیورٹ موضوع ہے۔۔

ناولز پڑھنے میں کس نوعیت کے ناولز ہمیشہ پسندیدہ رہے ہیں۔

ہر طرح کے ناولز پڑھتی ہوں۔

مصنف کون سے پسند ہیں
مصنفہ کون سی پسند ہیں

یہ تو بتا چکی ہوں۔۔ایک نام اور ایڈ کر لو جو ڈائجسٹ کی رائٹر ہیں۔رفعت سراج۔۔۔

شاعر اور شاعرہ کا بھی بتائیں

غالب فیض پروین شاکر،محس نقوی،امجد اسلام امجد

سب سے پسندیدہ شعر جو اکثر آپ کے ذہن میں ادھر ادھر بھٹکتا رہتا ہو۔
کسی کی کوئی بات جو اب تک یاد ہو۔

فیورٹ شعر تو سنا چکی ہوں
ایک اور ابو کے حوالے سے یاد رہتا ہے ہمیشہ

نقش فریادی ہے کس کی شوخیء تحریر کا
کاغذی ہے پہراہن ہر پیکرِ تصویر کا
اور
گرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں

اب تک زندگی میں آنے والے لوگوں میں والدین اور بہن بھائیوں کے علاوہ کون ہے جس سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔

سب سے زیادہ اپنے ابو سے۔۔۔۔اس کے بعد ابھی تک ایسا ہوا نہیں۔۔۔

روزمرہ کے کاموں میں کون سا کام سب سے زیادہ مشکل لگتا ہے۔
اور کون سا ایسا کام ہے جو آپ کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

لانڈری کرنا سب سے مشکل لگتا ہے۔۔اور آسان تو بس آرام کرنا لگتا ہے۔۔۔
;d
تمھیں ابھی تک اندازہ نہیں ہوا میری سستی کا

Kashfeen
04-10-2010, 07:26 AM
بہت غور سے جائزہ لیتی ہیں کیا؟؟

آپ سے تو چھپنا پڑتا ہوگا لوگوں کو۔;d

تم کہیں نہیں چھپ سکتی
میں تمھاری باتوں سے ہی پکڑ لیتی ہوں تمھیں۔۔۔۔:)

Kashfeen
04-10-2010, 07:35 AM
السلام علیکم

وعلیکم السلام
میں بھی آ گیا جی۔ ۔ ۔
:)میں بھی کہوں جن بھائی کہاں رہ گیا۔۔

کاشفین آپی۔ ۔ ۔
بہت بھوک لگی ہو تو موڈ کیسا ہو جاتا ہے؟؟؟

بےحد سڑا ہوا۔;d
بچوں کی پٹائی کی شوقین ہیں یا نہیں؟؟؟

شوقین تو نہیں ہوں ۔لیکن کبھی کبھی کرنی پڑتی ہے۔۔لیکن ہلکی پھلکی سی
غصہ جلدی آتا ہے یا نہیں؟؟؟

جلدی نہیں آتا تھا لیکن ابھی انے لگا ہے
شارٹ ٹیمپر پو گئی ہوں کچھ۔۔

کونسی گیم پسند ہے؟؟؟

کرکٹ اور باولنگ۔۔

فیورٹ جانور؟؟؟
پرندے پسند ہیں

پسندیدہ مشغلہ؟؟؟

شاعری پڑھنا،میوزک سننا

پسندیدہ کھانا؟؟؟

اپنا پاکستانی۔۔چٹپٹا کھانا۔۔۔

ہممم باقی بھی سوچتا ہوں۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

:)
بالکل سوچو لیکن آسان آسان سوال ہونے چاہئے

Kashfeen
04-10-2010, 07:43 AM
کبھی بچوں کی بلاوجہ پٹائی کی ہو؟

جی ہاں ایک دفعہ کی تھی، لیکن غلط فہمی میں۔اور آج تک افسوس ہے بہت۔۔

یا کسی سے چڑ کر پٹائی کی ہو؟

یا انہوں کا غصہ نکالا ہو بچوں پر؟

احمد تم کیوں میرے بچوں کی پٹائی کی روداد سننا چاہتے ہو۔اور مجھے ایک ظالم ماں ثابت کرنے پر تلے ہو۔:mad:
ساری بیویاں انہوں کے غصے بچوں پر ہی اتارتی ہیں ۔۔میں بھی کبھی کبھی کر لیتی ہوں
;d

یا انہوں کو نوٹس می کے لیے ٹھیک طرح سے بچوں کو کوٹا ہو؟

ابھی تو تمھیں کوٹنے کو دل کر رہا ہے اس لیے تھینکس کیا جا رہا تھا کش کو۔۔سارے سوال کوٹنے پیٹنے والے

کبھی نہیں کیا ایسا۔۔۔ہاں ڈانتا ہے
ویسے یاد رکھو انہوں بھی یہ انٹرویو پڑھنے والے ہیں۔اس لیے میرے جھوٹ بولنے کے چانسز زیرو ہیں

Kashfeen
04-10-2010, 07:54 AM
سوال ۱ ۔ کس چیز کے کھو جانے کا ڈر لگتا ہے؟

اپنوں کے کھو جانے سے ڈرتی ہوں۔۔
سوال ۲ ۔ کس چیز کو دیکھ کر آنکھ میں بے اختیار آنسو آ جاتے ہیں؟

کسی ماں کے آنسو برداشت نہیں ہوتے اب۔۔

سوال ۳ ۔ ایک لمحے میں سمٹ آیا ہے صدیوں کا سفر
ایسا کس لمحے کے بارے میں کہیں گی

کیا بات ہے بھائی۔۔کمال کا سوال پوچھا ہے آپ نے۔۔۔
اتناااااا اسان
:)
ایک لمحہ ایسا ہے جو ہمیشہ مجھے یاد رہے گا۔جب شادی کے بعد ایک دفعہ گھر جانے میں ۔۔میں نے کافی انتظار کروایا تھا اپنے گھر والوں کو۔۔۔
تو جب میں گھر پہنچی تو ابو نے کہا تھا ۔۔پتر کتھے رہ گئی سیں اسی اڈیاں پار کھلوتے آ٘ں۔(۔یعنی کہاں رہ گئی تھی ہم ایڑیوں کے بل کھڑے ہیں انتظار مین

وہ لمحہ اور لفظ ہمیشہ کے لئے میرے حافظے میں محفوظ ہو گئے ہیں)'

فیصل نواز
04-10-2010, 08:03 AM
السلام علیکم کاشفین سس/آپی آپ کا انٹرویو پڑھ کر اچھا لگ لیکن میرے لے تو سوال ہی نہیں بچے کوئی یاد آئے تو ابھی پوچھتا ھوں

روزبیہ خواجہ
04-10-2010, 09:06 AM
السلام علیکم کاشفین سس/آپی آپ کا انٹرویو پڑھ کر اچھا لگ لیکن میرے لے تو سوال ہی نہیں بچے کوئی یاد آئے تو ابھی پوچھتا ھوں

لیں جی اتنے سوال ہیں پوچھنے کو؟
ایک بات بتا دوں ایسا موقع بار بار نہیں ملتا ہے۔;d

KishTaj
04-10-2010, 03:26 PM
اتنا مزیدار انٹرویو شروع کیا اور سب خالی تھینکس سےکام چلا رہے ہیں۔
ناٹ فئیر۔ ۔ ۔ مجھے تو پوائنٹی شکرئے چاہئیں۔;d۔ ۔ ۔ہی ہی ہی;d

سمر
05-10-2010, 03:39 PM
زرا یہ بھی بتائیں جی
سونے سے پہلے کون سی دعا مانگتی ھیں
سواری کون سی پسند ھے
بچپن میں کون سی شرارت پر ڈانٹ پڑتی تھی
کون سا گلوکار پسند ھے
میوزک کیسا پسند ھے
عمر کا کون سا حصہ یادگار اور کون سا مایوس کن لگتا ھے
کون سی گیم کھیلتی تھیں
کبھی فورم چھوڑنے کو دل چاھا

سمر
05-10-2010, 03:55 PM
کیا آپ کی نظر میں خود آگہی ممکن ھے
کیا آپ جلدی بھروسہ کرتی ھیں
کیا فیس ریڈنگ آتی ھے
فضول خرچ ھیں یا شاہ خرچ
شاپنگ خود کرتی ھیں یا سب بھائی صاحب پر چھوڑ رکھا ھے
اپنی کوئی عادت تو چاھتی ھیں نہ ھوتی تو اچھا تھا

Kashfeen
05-10-2010, 05:54 PM
زرا یہ بھی بتائیں جی
جی بھائی ضرور۔۔۔:)
سونے سے پہلے کون سی دعا مانگتی ھیں

آیت الکرسی اور درود وغیرہ یا پنجابی میں ہی بچوں کی خیر خیریت کی دعا
ہدایت کی دعا۔

سواری کون سی پسند ھے

جو بھی میسر ہو کچھ خاص نہیں۔۔

بچپن میں کون سی شرارت پر ڈانٹ پڑتی تھی

بچپن میں ضدی تھی بہت۔۔صرف پیار کو مانتی تھی۔
تو بس سوچ لیں کس بات پر نہیں پڑتی ہو گی۔:)

کون سا گلوکار پسند ھے

سریش واڈیکر،راحت،اسد امانت علی خان۔نیرہ نور،
میوزک کیسا پسند ھے

یر طرح کا سنتی ہوں لیکن زیادہ غزلیں نظمیں

عمر کا کون سا حصہ یادگار اور کون سا مایوس کن لگتا ھے
درمیانی حصہ یاد گار تھا۔۔یعنی کالج والا۔۔
مایوسی تو آجکل بڑھ رہی ہے،حالات کی وجہ سے۔
یا جب وہ عرصہ جب امی ابو کا انتقال ہوا۔۔۔

کون سی گیم کھیلتی تھیں

بچپن میں بہت گیمز کھیلیں۔۔
سٹاپو سے لے کر ساری دیسی گیمز جو ہمارے ہاں لڑکیاں کھیلتی ہیں
لڑکو والی بھی سب بھائیوں کے ساتھ
کبھی فورم چھوڑنے کو دل چاھا

نہیں ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔۔
جب بوریت ہونے لگے تو کم کم آتی ہوں ۔لیکن چھوڑنے کا خیال نہیں آیا کبھی۔۔
:)

Kashfeen
05-10-2010, 06:08 PM
کیا آپ کی نظر میں خود آگہی ممکن ھے

جی میرے خیال سے ممکن ہے،صرف اپنے آپ سے ایماندار ہونا پڑتا ہے۔۔۔لیکن ہماری بزدلی ایسا ہونے نہیں دیتی۔

کیا آپ جلدی بھروسہ کرتی ھیں

نہیں۔۔۔۔

کیا فیس ریڈنگ آتی ھے

کسی حد تک کر لیتی ہوں۔لیکن زیادہ باتوں سے ریڈ کرتی ہوں۔

فضول خرچ ھیں یا شاہ خرچ

ٹھیک ٹھیک۔۔۔مناسب ہی کام ہے
:)
شاپنگ خود کرتی ھیں یا سب بھائی صاحب پر چھوڑ رکھا ھے

میں ہی کرتی ہون۔ان کی شاپنگ بھی میں کرتی ہوں۔ ہاں گروسری کو انہیں بھیجتی ہوں
:)
اپنی کوئی عادت تو چاھتی ھیں نہ ھوتی تو اچھا تھا

جی سستی کی۔۔
میرے ساتھ ساتھ اور بھی کئی لوگ بھی ایسا چاہتے ہیں
;d

Sabih
06-10-2010, 05:05 PM
2)گھر والے پیار سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

3)اور غصے سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

4)تعلیم کتنی ہے آپ کی؟

کتنے بہن بھائی ہیں اور آپ کا کیا نمبر ہے؟

جو چھوٹے ہیں ان پر رعب شعب ہے کہ نہیں؟

گھر میں سب سے زیادہ کس سے قریب ہیں؟

دوست کتنے ہیں ؟اور خاص دوست کتنے؟

دوست بناتے وقت کیا بات یا کیا خوبی دیکھتی ہیں کسی میں؟

فارغ وقت میں کیا کرتی ہیں ،و ن اردو کے علاوہ؟

12)کوئی پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں جس کو بہت بار پڑھا ہو ،کورس کی کتاب کے علاوہ؟

13)غصہ کتنا آتا ہے،آتا بھی ہے یا نہیں؟

14)اگر آتا ہے تو کن باتوں پر؟

15)غصے میں کیسے ری ایکٹ کرتی ہیں ؟

16) اس سائٹ کا کیسے پتا چلا؟

17)پسندیدہ رنگ کون سا ہے؟

1سب سے پہلے کس سے بات ہویٔی تھی یہاں؟

19)پسندیدہ شخصیت کون سی ہے ؟

20) پسندیدہ ڈش میٹھے میں اور نمکین میں؟

21)اپنی کون سی عادتیں اچھی لگتی ہیں ؟

22)کون سی عادتیں بری لگتی ہیں اپنی؟

23)آپ کی یادداشت کیسی ہے ؟

24) مٹھائی کون سی زیادہ پسند ہے؟

25)لباس کون سا پسند ہے ؟

26)دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟

27)پسندیدہ گانا؟

2پسندیدہ گلوکار؟

29)پسندیدہ ڈرامہ؟

30)پسندیدہ فلم؟

31)پسندیدہ اداکار و اداکارہ؟

قرآن کتنی عمر میں ختم کیا تھا؟

کون سی چيز شوق سے نہیں کھاتیں ؟

پسندیدہ ملک اور شہر ؟ اور کیون ؟

کن جگہوں کی سیر کرنا چآہہں گی؟

جھوٹ بولتی ہیں؟

مذاق میں یا سنجیدگی میں ؟

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟

اخبارکون سا پڑھتی ہیں؟

اور کون سا صفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟

پڑھائی کے زمانے میں کیا مشاغل ہوتے تھے؟

اور کتنا وقت دیتی تھیں پڑھائی کو؟

پڑھائی میں کیسی تھی؟

کیسے پڑھتی تھیں ٹہل کر؟ بیٹھ کر؟ کیسےیاد کرتی تھیں؟

لکھائی کیسی ہے اردو اور انگلش کی؟

پسندیدہ مضمون؟اور کیوں؟

پسندیدہ استاد؟

ناپسندیدہ مضمون اور کیوں؟

گھر سے دور ہوں تو کس چیز کی کمی زیادہ محسوس کرتی ہیں؟

یہاں فورم پر کون اپنا ہم مزاج لگتا ہے زیادہ

کس کے ساتھ رہنے سے تنہا رہنے کو ترجیح دیں گی ؟

مالٹا کیسے چھیلتے ہیں ؟ہاتھ سے یا چھری سے ؟

اردو کے علاوہ اور کس زبان کے ادب کا مطالعہ کیا ہے ؟

تعلیمی ریکارڈ کیسا رہا اپ کا؟

کیا ریگولر اسٹوڈنٹ رہیں ؟

کہیں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟ ؟

بہت ارجنٹ نکلنا ہو تو ۔ ۔ کن چيزوں پر لازمی دھیان دییں گی؟(تیاری میں )

آیس کریم زیادہ پسند ہے کے چاکلیٹ؟

اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے ؟

خود کون سی ڈش زیادہ اچھی بنالیتی ہیں۔ ۔ آپ کے خیال میں۔ ۔ اور دوسروں کے خیال میں کون سی؟

کبھی نقل کی یا کروائی ہے ؟
۔

اپنے کام خود کیا کرتی ہیں؟

وعدہ فورا کرلیتی ہیں؟

قسم کھانے میں کتنی ماہر ہیں ؟

شرطیں لگانے کی اوسط کیا ہے ؟

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟

کویٔی فیوریٹ شعر اور کہاوت سنایٔیں؟

سٹارز پر یقین کرتی ہیں؟

اور آپ کے خیال میں اپ کے برج کی خصوصیت اور برائی کیا ہے۔ ۔

اور کیا آپ میں یہ چيزيں ہیں ؟

ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گی؟
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں؟

اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتی تھیں؟

جیب خرچ ملتا تھا؟

کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتی تھیں؟

کتنی صفائی پسند ہیں؟

کتنی نازک طبع اور نفاست پسند ہیں ؟

کس قسم کے کھیل کھیلے ہیں بجپن میں، لڑکپن میں، نوجوانی میں۔ ؟

بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتی تھیں کے ۔۔۔ جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟

موڈی ہیں ؟

حلقہ احباب کتنا وسیع ہے؟

خود سے دوستی کرنے میں پہل کرتی ہیں؟

کیا آپ اچھی رازدان ہیں ؟

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟

کوئي آئیڈیل ؟اور کس شخصیت سے ملنا چاہیں گی؟

نفع نقصان سے بےپروا ہوکر سچ بولتی ہیں۔ ۔ ۔ سچ کے باعث کوئی نقصان اٹھایا ہو؟

وقت کی کتنی پابند ہیں ؟

کیا اعتبار جلدی کر لیتی ہیں؟کبھی کسی نے دھوکہ دیا؟

گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

فیصلہ کرنے میں کتنی دیر لگاتی ہیں ؟

ناراض ہوتی ہیں ۔ ۔ تو کن باتوں پر ۔۔ کتنی مدت کے لیے؟

کیا جلدی معاف کر دیتی ہیں؟

روتی ہیں؟کتنی جلد رونا آجاتا ہے؟کن باتوں پر؟
؟

کس چیز سے زیادہ خوف اور ڈر لگتا ہے؟

کبھی غلط کام کرتے ہوئے ضمیر کی آواز پر دھیان دیا یا سنی ان سنی کردی؟

کوشش پر کتنا یقین رکھتی ہیں۔؟ یا آپ کے نزدیک سب کچھ تقدیر سے ہوتا ہے۔ خواہ بندہ کوشش کرے یا نہ کرے۔؟

اعلی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

انگریزی زبان ۔
اعلی تعلیم ۔
دولت ۔
یا صلاحیتیں؟

کس سفر سے خوف آتا ہے؟

گھر میں زیادہ کون سی زبان بولتی ہیں؟

زیادہ بولتی ہیں یا خاموش رہتی ہیں؟

انگلش ناولز پڑھتی ہیں؟

ادھار دے کر بھول جاتی ہیں ؟ ؟یا صبح شام یاد کرواتی رہتی ہیں ؟

۔۔نصیحت جو بری لگتی ہے؟

پرانی باتیں خوشی کی یا دکھ کی۔ دوبارہ یاد آئیں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں ؟۔

صبح اٹھ کر پہلے ضروری کام۔ ؟

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟

سفر کون سا اچھا لگتا ھے؟

زندگی کیا ہے آپ کی نظر میں؟

موجوہ دور میں اپنا رول ماڈل کسے کہیں گی؟

کوئی ایسا کام جو بار بار آپ کا کرنے کو دل کرے؟

کسی کا انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

کوئی آپ کو ٹائم دے کر وقت پر نہ پہنچے تو انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

ماریہ علی سس بہت شکریہ اتنا مختصر سوالنامہ فراہم کرنے کے لیے۔ ۔ ۔

Sabih
06-10-2010, 05:08 PM
ویسے مجھے پتہ نہیں کیوں لگ رہا ہے کہ آپی کے ہاتھوں پٹائی ہونے والی ہے۔ ۔ ۔;);)

Trueman
06-10-2010, 05:09 PM
ویسے مجھے پتہ نہیں کیوں لگ رہا ہے کہ آپی کے ہاتھوں پٹائی ہونے والی ہے۔ ۔ ۔;);)

پاء جی مجھے بھی امید واثق ہے ۔ حالات کچھ ایسے ہی کردیے آپ نے ۔ ۔ ۔ ۔سوال نہیں پورا سوالستان ۔ ۔ ۔ ۔ہی ہی

Sabih
06-10-2010, 05:12 PM
پاء جی مجھے بھی امید واثق ہے ۔ حالات کچھ ایسے ہی کردیے آپ نے ۔ ۔ ۔ ۔سوال نہیں پورا سوالستان ۔ ۔ ۔ ۔ہی ہی
ہاہا
اب دیکھیے کہ جواب بذریعہ کی بورڈ آتے ہیں کہ توپستان اور بندوقستان کے ذریعے۔ ۔ ۔

سمر
06-10-2010, 05:17 PM
ھاھاھا
میں ھوتا تو سزا کے طور پر ان کے جواب بھی آپ سے ٹائپواتا
بائی دا وے بال کی کھال اتارنے کا فن باقاعدہ سیکھا ھے یا خداداد صلاحیت ھے
ویسے مجھے پتہ نہیں کیوں لگ رہا ہے کہ آپی کے ہاتھوں پٹائی ہونے والی ہے۔ ۔ ۔;);)

روزبیہ خواجہ
06-10-2010, 05:27 PM
ہاہا
اب دیکھیے کہ جواب بذریعہ کی بورڈ آتے ہیں کہ توپستان اور بندوقستان کے ذریعے۔ ۔ ۔

;d

زبردست بہت اچھے۔

روزبیہ خواجہ
06-10-2010, 05:34 PM
لیں جی میری طرف سے کچھ سوال۔;)

آپ کی کوئی پسندیدہ کتاب جس کو بار بار پڑھا ہو؟

کیا کبھی کسی کتاب کو پڑھتے ہوئے کوئی کردار اپنے جیسا لگا؟ یا کرداروں میں اپنی جھلک دیکھتی ہیں؟

آپ کا پسندیدہ پھول کون سا ہے؟

آپ کا پسندیدہ پرفیوم کون سا ہے؟ کون سا یوز کرتی ہیں؟

آپ کو کون سا پھل پسند ہے؟

میوزک سے کس حد تک دلچسپی ہے؟

کرکٹ دیکھتی ہیں؟

ڈرائیونگ آتی ہے؟

کون سی ایسی بات ہے جس سے آپ کا خراب موڈ بھی اچھا ہو جاتا ہے؟

کون سی ایسی بات ہے جس سے اچھا موڈ بھی خراب ہو جاتا ہے؟

آپ کو کسی چیز سے ڈر لگتا ہے۔ جیسے عموماً خواتین کو لگتا ہے۔ مثلاً کاکروچ، چھپکلی وغیرہ؟

آپ اپنے بہترین دوست میں کیا خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں؟ کس بات سے کوفت یا جھنجھلاہٹ ہوتی ہے؟

آپ کے نزدیک محبت کا پیمانہ کیا ہے؟

کون سی بات ہے جس کا آپ سب سے زیادہ اثر لیتی ہیں؟

شادی سے پہلے کیا روٹین ہوتی تھی؟

آپ کے نزدیک سب سے بہترین تحفہ کیا ہے؟

دوستی کرنے میں خود پہل کرتی ہیں زیادہ تر یا دوسرے؟

دوستی کے معاملے میں آپ کا تجربہ کیسا ہے؟ کیا کبھی کوئی برا دوست ملا؟

کون سا ایسا شوق ہے جو اب تک پورا نہیں ہوا؟

کبھی کسی کو اپنا ہاتھ دکھایا ہے؟

نیند نہ آئے تو کیا کرتی ہیں؟

شادی سے پہلے رات کو جاگتی تھیں یا نہیں وقت پر سونا وقت پر اٹھنا۔؟

کون سا پرندہ پسند ہے؟ ہی ہی

چاکلیٹس کون سے پسند ہیں۔ ڈارک چاکلیٹ پسند کرتی ہیں؟؟؟

کیا کبھی کسی کو دیکھ کر خیال آیا کہ اس سے دوستی ہو؟

دن میں پانی کے کتنے گلاس پیتی ہیں؟

سب سے زیادہ اچھی ڈش کون سی بنا لیتی ہیں؟ یعنی جس پر زیادہ داد ملتی ہو؟

آئس کریم زیادہ پسند ہے یا کولڈ ڈرنک؟

آپ کو باتونی لوگ زیادہ اٹریکٹ کرتے ہیں یا کم گو؟

کس بات سے کتراتی ہیں؟

کس طرح کے لوگوں سے دور رہنا پسند ہے؟

رات کے وقت سفر کرنا پسند ہے یا دن کے وقت؟

بچپن میں کہانیاں پڑھتی تھیں؟ جنوں اور پریوں کی؟

سکول میں کبھی پٹائی ہوئی؟

کوئی تعریف کرتا ہے تو کیسا لگتا ہے؟

سفر کرنا پسند ہے یا نہیں؟

کس حد تک انا پرست ہیں؟

کوئی خواب جو سچ ہوا ہو۔؟

کبھی چیٹنگ کی؟؟ اگر ہاں تو کیا طریقہ کار ہوتا تھا؟ ہاہاہا

ناخن بڑھانے کا شوق ہے؟ یا نہیں پسند؟

اپنے ملک پاکستان جب آتی ہیں۔ تو پہلا خیال کیا آتا ہے۔ ملک کے بارے میں؟

وہ کون سی تبدیلی ہے جوآپ دیکھنا چاہتی ہیں۔ یا نوٹس کرنا چاہتی ہیں اور جس پر خوشی ہوگی۔ پاکستان آنے پر۔ (عام عوامی خیالات اور سیاست سے مختلف جواب ہونا چاہیے)؟

کوئی زبردست قسم کی نظم شیئر کریں۔؟

قسطوں میں جواب دے سکتی ہیں۔;d

Kashfeen
06-10-2010, 05:37 PM
ویسے مجھے پتہ نہیں کیوں لگ رہا ہے کہ آپی کے ہاتھوں پٹائی ہونے والی ہے۔ ۔ ۔;);)

تمھیں بالکل صحیح لگ رہا ہے
گندے بچے
کب سے سوال جمع کر رہے ہو
:mad:
مار کھانے کو کیاں اتنا شوق ہے۔۔کوئی ڈھنگ کی چیز کیوں نہیں کھاتے
>:(
ماظق بھائی یہ حداداد صلاحیت ہے ان میں۔۔۔
ابھی آپ نے اس کے کارنامے نہیں سنے۔۔۔
:)

Sabih
06-10-2010, 05:37 PM
اب تو جوتے پکے۔ ۔ ۔ ۔ ۔:eek::eek:

روزبیہ خواجہ
06-10-2010, 05:38 PM
اب تو جوتے پکے۔ ۔ ۔ ۔ ۔:eek::eek:

;d

نہیں نہیں پھول برسائیں گی۔

KishTaj
06-10-2010, 05:40 PM
اوہو لوگوں ۔ ۔ ۔ ۔کچھ بد عقلی کے ناخن لو ۔۔ ۔ ۔ ۔ کیوں بیچاری آپی پر یہ ظلم ڈھایا جا رہا ہے ۔ ۔ ۔ اف اتنے سوال:eek::eek: ۔ ۔ ۔ کاشفین آپی کے لئے ڈھیروں دعائیں۔:)
اللہ آپی کو ہمت اور طاقت دے۔ آمین

Sabih
06-10-2010, 05:43 PM
;d

نہیں نہیں پھول برسائیں گی۔
اچھا ۔ ۔ ۔ ۔
میرے خیال میں تو ہم دونوں کا کچومر سلاد بننے جا رہا ہے۔ ۔ ۔ ۔::)

Kashfeen
06-10-2010, 05:44 PM
لیں جی میری طرف سے کچھ سوال۔;)

آپ کی کوئی تنے گلاس پیتی ہیں؟

قسطوں میں جواب دے سکتی ہیں۔;d
:)

توبہ ہے روزو تم بھی شروع ہو گئی ہو
یہ تم دونوں نے مل کر تو سازش نہیں کی نا
:)

روزبیہ خواجہ
06-10-2010, 05:45 PM
اچھا ۔ ۔ ۔ ۔
میرے خیال میں تو ہم دونوں کا کچومر سلاد بننے جا رہا ہے۔ ۔ ۔ ۔::)

اندازہ نہیں تھا کیا پہلے؟؟;d

خوشی سے خود کشی کی ہے۔ کیا خیال ہے؟؟؟؟;)

Sabih
06-10-2010, 05:46 PM
تمھیں بالکل صحیح لگ رہا ہے
گندے بچے
کب سے سوال جمع کر رہے ہو

مار کھانے کو کیاں اتنا شوق ہے۔۔کوئی ڈھنگ کی چیز کیوں نہیں کھاتے
>:(
ماظق بھائی یہ حداداد صلاحیت ہے ان میں۔۔۔
ابھی آپ نے اس کے کارنامے نہیں سنے۔۔۔
:)

http://im-smiley.com/imgs/big-animated/amazed.gif
آپی میں نے کچھ نہیں کیا۔ ۔ ۔ ۔
یہ سب کش سس نے کہا تھا کرنے کو۔ ۔ ۔ ۔
~~

Kashfeen
06-10-2010, 05:46 PM
اچھا ۔ ۔ ۔ ۔
میرے خیال میں تو ہم دونوں کا کچومر سلاد بننے جا رہا ہے۔ ۔ ۔ ۔::)
;d
بالکل صحیح خیال ہے

روزبیہ خواجہ
06-10-2010, 05:46 PM
توبہ ہے روزو تم بھی شروع ہو گئی ہو
یہ تم دونوں نے مل کر تو سازش نہیں کی نا
:)

اندازہ ہے یا یقین؟؟؟;d

روزبیہ خواجہ
06-10-2010, 05:47 PM
http://im-smiley.com/imgs/big-animated/amazed.gif
آپی میں نے کچھ نہیں کیا۔ ۔ ۔ ۔
یہ سب کش سس نے کہا تھا کرنے کو۔ ۔ ۔ ۔
~~

;d;d

ارے کوئی اے سی چلاؤ۔

Kashfeen
06-10-2010, 05:52 PM
http://im-smiley.com/imgs/big-animated/amazed.gif
آپی میں نے کچھ نہیں کیا۔ ۔ ۔ ۔
یہ سب کش سس نے کہا تھا کرنے کو۔ ۔ ۔ ۔
~~

رکو ذرا ابھی صرف میرے ہاتھ سے کچومر بننا تھا
ابھی میرے ساتھ کش بھی بنائے گی
;d

Sabih
06-10-2010, 05:55 PM
رکو ذرا ابھی صرف میرے ہاتھ سے کچومر بننا تھا
ابھی میرے ساتھ کش بھی بنائے گی
;d
:o:o
یہ تو یاد ہی نہیں رہا۔ ۔ ۔
آجکل ویسے بھی انہیں کھانا پکانے کو جوش چڑھا ہوا ہے انہوں نے سلاد بنا کر اوپر سے دیسی مرچوں کا تڑکہ بھی لگا دینا ہے۔ ۔ ۔
::)

KishTaj
06-10-2010, 06:08 PM
http://im-smiley.com/imgs/big-animated/amazed.gif
آپی میں نے کچھ نہیں کیا۔ ۔ ۔ ۔
یہ سب کش سس نے کہا تھا کرنے کو۔ ۔ ۔ ۔
~~

نہیںںںںں
گندے بھائی ۔۔۔ کٹییییییییییی
یہ کیا بات ہوئی ہائے اللہ الزام دھر رہے تھے اچھا ہوا جو آپی نے یقین نہیں کیا۔>:(
اب تو کچومر بنانا ہی پڑے گا۔ چلیں 10000 پوائنٹس نکالیں جرمانہ>:(

Sabih
06-10-2010, 06:11 PM
نہیںںںںں
گندے بھائی ۔۔۔ کٹییییییییییی
یہ کیا بات ہوئی ہائے اللہ الزام دھر رہے تھے اچھا ہوا جو آپی نے یقین نہیں کیا۔>:(
اب تو کچومر بنانا ہی پڑے گا۔ چلیں 10000 پوائنٹس نکالیں جرمانہ>:(

http://im-smiley.com/imgs/doh/doh001.gifhttp://im-smiley.com/imgs/doh/doh001.gif

لو جی خود ہی کہا اب الزام ہم معصوموں پر۔ ۔ ۔ ۔:o

اور کٹی نہیں باگڑ بلا

روزبیہ خواجہ
06-10-2010, 06:26 PM
مزید ڈھونڈ کر بھیجتی ہوں جی۔ اور باقی سب تو ہیں نا۔۔۔ ہی ہی ہی

کشمش یہ سب تمہارے کہنے پر ہوا ہے۔ یہ دیکھو ثبوت۔

صبیح بھائی۔ بے گناہ ہیں۔~

KishTaj
06-10-2010, 06:29 PM
:o:o
یہ تو یاد ہی نہیں رہا۔ ۔ ۔
آجکل ویسے بھی انہیں کھانا پکانے کو جوش چڑھا ہوا ہے انہوں نے سلاد بنا کر اوپر سے دیسی مرچوں کا تڑکہ بھی لگا دینا ہے۔ ۔ ۔
::)
ہی ہی ہی صبیح بھائی آج پہلی بار نہاری ٹرائی کی ۔ ۔ ۔ اور جب امی نے چکھی تو کہتی ہیں ہے تو بہت مزیدار لیکن نہاری نہیں لگ رہی ہاہاہاہا
اور پاپا کہتے ہیں کہ سارے نہاری والوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہی ہی ہی

KishTaj
06-10-2010, 06:30 PM
کشمش یہ سب تمہارے کہنے پر ہوا ہے۔ یہ دیکھو ثبوت۔

صبیح بھائی۔ بے گناہ ہیں۔~

ارے تو اسکا یہ مطلب تھوڑی تھا کہ اس طرح سوال در سوال بلکہ بقول >:(حفیظ بھائی سوالستان ہی بھیج ڈالیں۔

روزبیہ خواجہ
06-10-2010, 06:38 PM
http://im-smiley.com/imgs/doh/doh001.gifhttp://im-smiley.com/imgs/doh/doh001.gif

لو جی خود ہی کہا اب الزام ہم معصوموں پر۔ ۔ ۔ ۔:o

اور کٹی نہیں باگڑ بلا

۔ ۔ ۔ ۔;d

KishTaj
06-10-2010, 06:40 PM
http://im-smiley.com/imgs/doh/doh001.gifhttp://im-smiley.com/imgs/doh/doh001.gif

لو جی خود ہی کہا اب الزام ہم معصوموں پر۔ ۔ ۔ ۔:o

اور کٹی نہیں باگڑ بلا
جی جی میں آپ سے باگڑ بلا وہ بھی موٹا والا باگڑ بلا>:(

Fatima Noor
07-10-2010, 04:08 PM
اسلام علیکم
آپی یہ کچھ سوال میری طرف سے۔۔۔۔۔۔
گھبرایئے نہیں میری لسٹ صبیح بھائی اور روز جتنی لمبی نہیں ہے۔۔

آپ جذباتی ہیں یا اصول پسند؟ آپ کے خیال انسان میں انسان کو کس حد تک جذباتی ہونا چاہیے؟
اپ اپنی لائف سے کس حد تک مطمئن ہیں؟
اگر کوئی آپ تکلیف دے تو آپ کیا کرتی ہیں؟
آپ کی آئیڈیل شخصیت؟ میل /فیمیل دونوں
آپ اپنے اور دوسروں کے معاملےمیں کیئرنگ ہیں یا کیئرلیس؟

اس سوال کا جواب ہر کوئی دے سکتا ہے
کاشفین آپی،یازغل بھائی اور ساحل بھائی نے تو ضرور
آپ کے خیال میں کسی کو پہچاننے کے لئے پوری زندگی بھی کم ہے یا ایک ملاقات کافی ہوتی ہے؟
اور آپ کی نظر میں زندگی کیا ہے؟

ضحٰی
12-10-2010, 11:31 PM
ٹھنڈا مزاج ہے یا غصہ جلدی آجاتا ہے۔۔؟

:) کیسی ہو ضحٰی۔۔بھئی بہت شکریہ میرا خیال رکھنے کا۔آسان سوال ہوچھے ہیں۔۔
کبھی تھا بہت ٹھنڈا اب نہیں رہا۔۔ٹھیک ٹھیک ہوں۔ویسے ڈسکشن کرنے والون سے بھی پوچھا جا سکتا ہے
;)

سب سے زیادہ غصہ کس بات پہ آتا ہے۔؟

جھوٹ ہر۔اور جو دوسروں کی چشم پوشی کی عادت کو ان کی بے وقوفی سمجھتے ہیں۔۔

نیچر سے دلچسپی ہے۔۔؟ ہاں تو کس حد تک۔۔؟

بہت دلچسپی ہے۔۔ابھی حد کیسے بتاوں بھلا۔۔۔
گارڈننگ وغیرہ کا کام زیادہ انہوں ہی کرتے ہیں۔میں بس پودینہ توڑ کے چٹنی بنا دیتی ہوں۔جو انہوں نے ہی لگایا ہوا ہے لان میں۔

موسم کونسا زیادہ پسند ہے۔۔ مطلب گرمی یا سردی۔۔؟

سردی کا۔۔۔

اور بارش اچھی لگتی ہے یا نہیں۔۔؟

بہت اچھی لگتی ہے۔۔۔۔خاص طور سے سردیوں کی بارش
ہممم میں پچھلے دنوں تو ٹھیک نہیں تھی پر اب بہتر ہوں, چکن پاکس ہو گئے تھے نا تو اس کے بعد آج ہی کھلی ہوا میں سانس لیا ہے۔:)

آسان سوال تھے نا میرے۔ بس پہلے ہی آپ کے لیے سوالستان کھڑا تھا تو میں نے سوچا اپنے مطلب کے دو تین ہی پوچھ لوں;)۔۔

اور پتا ہے آپ غصے نیچر، موسم اور بارش کے معاملے میں 100 فی صد میری ہم مزاج ہیں۔۔

باقی کا انٹرویو ابھی پورا نہیں پڑھا آپ کا، صحت ہی نہیں رہی تھی پڑھنے والی تو۔۔ لیکن اب ٹائم نکال کے سارا پڑھونگی۔:)

ضحٰی
12-10-2010, 11:45 PM
ویسے مجھے پتہ نہیں کیوں لگ رہا ہے کہ آپی کے ہاتھوں پٹائی ہونے والی ہے۔ ۔ ۔

لیں جی میری طرف سے کچھ سوال۔

قسطوں میں جواب دے سکتی ہیں۔;d

آپی یہ سوالستان بھی ابھی منتظر ہیں آپ کے۔۔۔;d
;)

روزبیہ خواجہ
13-10-2010, 01:02 AM
آپی یہ سوالستان بھی ابھی منتظر ہیں آپ کے۔۔۔;d
;)

کیوں سوالوں کی آڑ لے رہی ہیں۔ ضحٰی سس۔ صاف صاف کہیں نا کہ آپ منتظر ہیں۔;d

ضحٰی
13-10-2010, 03:18 PM
کیوں سوالوں کی آڑ لے رہی ہیں۔ ضحٰی سس۔ صاف صاف کہیں نا کہ آپ منتظر ہیں۔;d
:o

امممممممم???
یہ بھی ٹھیک کہا;)

Kashfeen
16-10-2010, 10:35 AM
2)گھر والے پیار سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

پیار سے ہی عروسہ کہتے ہیں
:)
3)اور غصے سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

غصے میں بھی عروسہ ہی کہتے ہیں۔
بس انداز بدل جاتا ہے
;d

گھر میں سب سے زیادہ کس سے قریب ہیں؟

بہن سے۔۔
پہلے ابو سے

دوست کتنے ہیں ؟اور خاص دوست کتنے؟

کالج سکول لائف میں دوست ہمیشہ ایک ہی رہی ۔۔لیکن سلام دعا سب سے رہتی تھی۔

فارغ وقت میں کیا کرتی ہیں ،و ن اردو کے علاوہ؟

ڈرامے دیکھتی ہوں۔۔۔لیکن یہاں کے

12)کوئی پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں جس کو بہت بار پڑھا ہو ،کورس کی کتاب کے علاوہ؟

نسخہائے وفا۔۔۔تلاش۔۔۔

13)غصہ کتنا آتا ہے،آتا بھی ہے یا نہیں؟

جی غصہ تو خاصا اتا ہے۔۔کبھی پی جاتی ہوں۔۔کبھی نکال دیتی ہوں

14)اگر آتا ہے تو کن باتوں پر؟

بہت سی باتوں پر۔۔خوامخواہ کے جھوٹ پر،بناوٹ پر، اور بھی بہت سی باتیں ہیں۔۔
15)غصے میں کیسے ری ایکٹ کرتی ہیں ؟

غصہ ہی کرتی ہوں
:p

16) اس سائٹ کا کیسے پتا چلا؟

ایسے ہی سرچ کر رہی تھی اردو سائٹس تو نظر آگئی

17)پسندیدہ رنگ کون سا ہے؟

ڈارک کلرز۔۔۔بروان،میرون،
23)آپ کی یادداشت کیسی ہے ؟

بہت خراب

24) مٹھائی کون سی زیادہ پسند ہے؟

برفی ،گلاب جامن

27)پسندیدہ گانا؟

بہت سے ہیں ایک کہاں سے بتاوں

2پسندیدہ گلوکار؟

پہلے بھی بتا چکی ہوں۔۔اس لسٹ میں سونو نگم اور شریہ کو شامل کر لو

29)پسندیدہ ڈرامہ؟

دھوپ جلی

30)پسندیدہ فلم؟

بہت سی ہیں۔بیوٹی فل مائنڈ۔ تارے کے زمیں کے ۔۔اس ٹائپ کی موویز زیادہ پسند ہے،،،

کون سی چيز شوق سے نہیں کھاتیں ؟

چکن زیادہ پسند نہیں

پسندیدہ ملک اور شہر ؟ اور کیون ؟

اپنا ملک ہی۔کیونکہ اپنے تو اپنے ہیں نا

کن جگہوں کی سیر کرنا چآہہں گی؟

میں کراچی جانا چاہوں گی۔اور سعودی عرب
جھوٹ بولتی ہیں؟

جی کبھی کبھی،،
مذاق میں یا سنجیدگی میں ؟

سنجیدگی میں ہی بولتی ہوں۔مذاق میں کیوں جھوٹ بولوں گی

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟

کم کم

اخبارکون سا پڑھتی ہیں؟

جنگ۔۔اور جو بھی نیوز چینل چل رہا ہو

اور کون سا صفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟

پہلا ہی
پڑھائی کے زمانے میں کیا مشاغل ہوتے تھے؟

ناول پڑھنا،گھر کا کام۔
اور کتنا وقت دیتی تھیں پڑھائی کو؟

زیادہ نہیں۔۔پورا پورا۔۔

پڑھائی میں کیسی تھی؟

اچھی ۔۔۔مناسب۔۔
کیسے پڑھتی تھیں ٹہل کر؟ بیٹھ کر؟ کیسےیاد کرتی تھیں؟

بیٹھ کر۔۔

لکھائی کیسی ہے اردو اور انگلش کی؟

اردو کی اچھی ہے۔انگلش کی ٹھیک ٹھیک

پسندیدہ مضمون؟اور کیوں؟

اردو ہی تھا
مالٹا کیسے چھیلتے ہیں ؟ہاتھ سے یا چھری سے ؟
ہاتھ سے

اردو کے علاوہ اور کس زبان کے ادب کا مطالعہ کیا ہے ؟

کیا تو نہیں کروایا گیا ہے انگلش کو
:)
تعلیمی ریکارڈ کیسا رہا اپ کا؟

اچھا

کیا ریگولر اسٹوڈنٹ رہیں ؟

نہیں۔۔۔
کہیں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟ ؟

ادھا گھنٹہ

بہت ارجنٹ نکلنا ہو تو ۔ ۔ کن چيزوں پر لازمی دھیان دییں گی؟(تیاری میں )

صاف کپڑے شوز

آیس کریم زیادہ پسند ہے کے چاکلیٹ؟

آئس کریم
اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے ؟

سب کچھ

باقی آئیندہ

Kashfeen
17-10-2010, 08:53 AM
جی صبیح بھائی کے باقی سوالات یہاں ہیں۔

خود کون سی ڈش زیادہ اچھی بنالیتی ہیں۔ ۔ آپ کے خیال میں۔ ۔ اور دوسروں کے خیال میں کون سی؟

میرے خیال سے دہی بڑے،حلیم کباب
دوسروں کے خیال سے بھی یہی۔ویسے ان کو فش بریانی کافی پسند ہے،

کبھی نقل کی یا کروائی ہے ؟
۔

کروائی ہے کافی دفعہ۔کی بھی ہے،معروضی سوالات میں۔۔۔
:)

اپنے کام خود کیا کرتی ہیں؟

جی ۔۔

وعدہ فورا کرلیتی ہیں؟

نہیں جی۔۔۔
قسم کھانے میں کتنی ماہر ہیں ؟

نہیں،بہت کم۔
شرطیں لگانے کی اوسط کیا ہے ؟

صفر۔
ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گی؟
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں؟

:- پہاڑوں کے دامن میں
اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتی تھیں؟

بہت:)
جیب خرچ ملتا تھا؟

جی بالکل

کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتی تھیں؟

مجھے امی سے الگ ملتا تھا۔ابو سے الگ۔
میری وین ابو کی دکان کے پاس ایا کرتی تھی تو میں ہر دوسرے دن ابو سے پیسے اینٹھ لیتی تھی بہانے سے۔۔
اور خرچ بس دوستوں کو کبھی کینٹین سے کھلا دیا۔یا بہنوں کے ساتھ مل کر آئسکرین وغیرہ کھا لی۔

کتنی صفائی پسند ہیں؟

نارمل ۔۔۔
کتنی نازک طبع اور نفاست پسند ہیں ؟

کیا کہوں اب اس سوال کے جواب میں۔میری نزاکت تخیل کی حد تک ہے۔روزمرہ زندگی کے پسندیدہ و ناپسند کام خود ہی کرتی ہون۔سو نارمل انسان ہوں۔کسر کھا کے رہنا اتا ہے۔

بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتی تھیں کے ۔۔۔ جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟

شیئرنگ از کیئرنگ
;d
موڈی ہیں ؟
نہیں

حلقہ احباب کتنا وسیع ہے؟

کافی تھا۔۔۔اب نہیں۔کیونکہ بہت کم دیسی ہیں یہاں

خود سے دوستی کرنے میں پہل کرتی ہیں؟

پہلے تو نہیں۔ہاں اب کرتی ہوں

کیا آپ اچھی رازدان ہیں ؟

جی میرے خیال سے تو
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟

انہوں سے ،اپنی بہن سے،اپنی دوست سے

کوئي آئیڈیل ؟اور کس شخصیت سے ملنا چاہیں گی؟

نہیں جی کوئی آئیڈیل نہیں۔اشفاق احمد زندہ نہیں،ورنہ ان سے ملنا چاہتی۔

نفع نقصان سے بےپروا ہوکر سچ بولتی ہیں۔ ۔ ۔ سچ کے باعث کوئی نقصان اٹھایا ہو؟

کبھی کبھی چپ بھی ہونا پڑتا ہے۔سچ نہ بول سکوں تو چپ رہتی
ہوں،جھوٹ نہیں بولتی،ایسا کوئی بڑا نقصان کبھی نہیں ہوا

وقت کی کتنی پابند ہیں ؟

بالکل بھی نہیں ہوں۔۔۔

گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

جی ایک سا ہوتا ہے
ہاں گھر میں ذرا غصہ کھل کر کرتی ہوں

فیصلہ کرنے میں کتنی دیر لگاتی ہیں ؟

کبھی کبھی منٹوں میں۔اور کنفیوز ہو جاوں تو کبھی نہیں
ویسے ان کی وجہ سے میری فیصلہ لینے کی قوت بہتر ہوئی ہے۔
حالانکہ مجھے غصہ بھی خاصا دلا دیتے ہیں۔جب میری مدد نہیں کرتے۔لیکن اس سے فائدہ مجھے ہی ہوتا ہے۔

کیا جلدی معاف کر دیتی ہیں؟

جی۔۔لیکن بار بار نہیں۔ایک حد تک

روتی ہیں؟کتنی جلد رونا آجاتا ہے؟کن باتوں پر؟
؟
جی،،،بہت کم روتی ہوں۔کوئی بات جب اندر تک دکھی کر دے۔تبیا میرا کوئی بہت اپنا تکلیف میں

کس چیز سے زیادہ خوف اور ڈر لگتا ہے؟

سانپ سے

کبھی غلط کام کرتے ہوئے ضمیر کی آواز پر دھیان دیا یا سنی ان سنی کردی؟

بہت دھیان دیتی ہوں

کوشش پر کتنا یقین رکھتی ہیں۔؟ یا آپ کے نزدیک سب کچھ تقدیر سے ہوتا ہے۔ خواہ بندہ کوشش کرے یا نہ کرے۔؟

جی بالکل کوشش پر یقین رکھتی ہوں۔تدبیر سے تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔

گھر میں زیادہ کون سی زبان بولتی ہیں؟

اردو

زیادہ بولتی ہیں یا خاموش رہتی ہیں؟

نارمل۔۔موڈ اچھا ہو اور کمپنی بھی ہو تو خوب باتیں کرتی ہوں

انگلش ناولز پڑھتی ہیں؟

جی لیکن کم کم

ادھار دے کر بھول جاتی ہیں ؟ ؟یا صبح شام یاد کرواتی رہتی ہیں ؟

بھول جاتی ہوں۔۔

پرانی باتیں خوشی کی یا دکھ کی۔ دوبارہ یاد آئیں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں ؟۔

جیسی یادیں ہوں ویسے ہی تاثرات ہوتے ہیں۔

صبح اٹھ کر پہلے ضروری کام۔ ؟

الارم بند کرنا
;d
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟

ڈسکشن اور شاعری

سفر کون سا اچھا لگتا ھے؟

انگلش والے سفر کے علاوہ سب سفر اچھے ہی ہیں۔

زندگی کیا ہے آپ کی نظر میں؟

ایک سٹرگل ہے کوشش جدو جہد۔۔
اپنے اندر کے انسان کو زندہ رکھنے کی۔

کوئی آپ کو ٹائم دے کر وقت پر نہ پہنچے تو انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

کبھھی غصہ اتا ہے اور کبھی کچھ بھی نہیں۔

ماریہ علی سس بہت شکریہ اتنا مختصر سوالنامہ فراہم کرنے کے لیے۔ ۔ ۔

میری طرف سے بھی شکریہ۔۔۔
بہت ہی اچھی بہن ہو۔صبیح کی
:p

اسماء
17-10-2010, 09:45 AM
واو کاشفین آپی بڑا ہی سویٹ سا انٹرویو دے رہی ہیں آپ۔۔۔۔۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔:)

Kashfeen
17-10-2010, 09:47 AM
یہ رہے روزو کے سوالوں کے جواب

آپ کی کوئی پسندیدہ کتاب جس کو بار بار پڑھا ہو؟

تلاش۔۔۔۔۔اداس نسلیں

کیا کبھی کسی کتاب کو پڑھتے ہوئے کوئی کردار اپنے جیسا لگا؟ یا کرداروں میں اپنی جھلک دیکھتی ہیں؟

بہت کم۔۔۔
ہاں رائٹر کی سوچ کافی اپنی اپنی سی لگی ہے
کئی ناولز میں۔۔
آپ کا پسندیدہ پھول کون سا ہے؟

موتیے کا
آپ کا پسندیدہ پرفیوم کون سا ہے؟ کون سا یوز کرتی ہیں؟

بیوٹی فل اور برائٹ کرسٹل

آپ کو کون سا پھل پسند ہے؟

آم،تربو

کرکٹ دیکھتی ہیں؟

پہلے جنون کی حدل تک شوق تھا
اب بالکل نہیں

ڈرائیونگ آتی ہے؟

جی نہیں،،کوشش جاری ہے

کون سی ایسی بات ہے جس سے آپ کا خراب موڈ بھی اچھا ہو جاتا ہے؟

میوزک سے اور میری چھوٹی بیٹی کی باتوں سے

کون سی ایسی بات ہے جس سے اچھا موڈ بھی خراب ہو جاتا ہے؟

خوامخواہ کی ضد سے

آپ کو کسی چیز سے ڈر لگتا ہے۔ جیسے عموماً خواتین کو لگتا ہے۔ مثلاً کاکروچ، چھپکلی وغیرہ؟

سانپ سے

آپ اپنے بہترین دوست میں کیا خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں؟ کس بات سے کوفت یا جھنجھلاہٹ ہوتی ہے؟

میں ایز اٹ از ایکسیپٹ کرتی ہوں دوست کو
مہربان اور سادہ طبعیت پسند ہے مجھے

آپ کے نزدیک محبت کا پیمانہ کیا ہے؟

کہ اپ کہں تو ہاں ناں کہیں تو ناں

کون سی بات ہے جس کا آپ سب سے زیادہ اثر لیتی ہیں؟

جب کوئی مجھ سے مایوس ہو جائے
جب میں کسی کی امید پر پورا نہ اتروں

شادی سے پہلے کیا روٹین ہوتی تھی؟

کالج جانا،گھر کے کام،ٹی وی،ناول پڑھنا،سمپل

آپ کے نزدیک سب سے بہترین تحفہ کیا ہے؟

کتاب،پرفیوم

دوستی کرنے میں خود پہل کرتی ہیں زیادہ تر یا دوسرے؟

کبھی خود کبھی دوسرے
دوستی کے معاملے میں آپ کا تجربہ کیسا ہے؟ کیا کبھی کوئی برا دوست ملا؟

زیادہ تر اچھا
جی ایک دوست تھی ایسی بھی
کون سا ایسا شوق ہے جو اب تک پورا نہیں ہوا؟

کبھی کسی کو اپنا ہاتھ دکھایا ہے؟

جی ہاں۔۔۔لیکن کچھ خاص نہیں
ایوں مذاق میں تھا
نیند نہ آئے تو کیا کرتی ہیں؟

کمپیوٹر آن یا دودھ پیتی ہوں

کون سا پرندہ پسند ہے؟ ہی ہی

چڑیا۔۔بلو لال کوئی سی بھی

باقی کل ان شا اء اللہ

Kashfeen
17-10-2010, 09:49 AM
واو کاشفین آپی بڑا ہی سویٹ سا انٹرویو دے رہی ہیں آپ۔۔۔۔۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔:)

بھئی تمھاری باتیں بھی کم میٹھی نہیں ہوتیں
اگر ہم دونوں ایک ہی تھریڈ میں باتیں کرنے لگے نا تو
پڑھنے والوں کو ڈائب ٹیز ہونے کا خطرہ لاحق ہو جانا ہے
;d

اسماء
17-10-2010, 09:54 AM
بھئی تمھاری باتیں بھی کم میٹھی نہیں ہوتیں
اگر ہم دونوں ایک ہی تھریڈ میں باتیں کرنے لگے نا تو
پڑھنے والوں کو ڈائب ٹیز ہونے کا خطرہ لاحق ہو جانا ہے
;d

;d
آپی مجھے بڑی ضرورت ہے کسی سویٹ شخصیت سے باتیں کرنی کی ، بڑا موڈ خراب ہوا ہوا ہے ایک تھریڈ کی وجہ سے کوئی کام کاتھریڈ بنائیں؟

میرا سوال:

ڈسکشن تھریڈ میں ایسا کون سا تھریڈ تھا جو آپ کو اتنا پسند آیا ہو کہ ابھی تک یاد ہے؟ ;)

صبح اٹھنا کتنا مشکل لگتا ہے؟

چاکلیٹ پسند ہے؟

:cool:

ہو سکتا ہے یہ سوال پہلے ہو گئے ہوں۔۔۔:)

اسماء
17-10-2010, 09:57 AM
آپی تلاش کس رائٹر کی کتاب ہے؟

اسماء
17-10-2010, 10:05 AM
ایک سوال پوچھ لوں اگر اپ مائنڈ نہ کریں تو۔۔۔۔۔۔۔۔ ~

اگر آپ لڑکا ہوتیں تو کس سے شادی کرتیں؟ ;)

Kashfeen
17-10-2010, 10:11 AM
;d]

آپی مجھے بڑی ضرورت ہے کسی سویٹ شخصیت سے باتیں کرنی کی ، بڑا موڈ خراب ہوا ہوا ہے ایک تھریڈ کی وجہ سے کوئی کام کاتھریڈ بنائیں؟ :)
ابھی تو میں خود جانے والی ہوں۔۔۔ورنہ تمھیں کمپنی دیتی۔
گپ شپ کا چکر لگا لو نا

میرا سوال:

ڈسکشن تھریڈ میں ایسا کون سا تھریڈ تھا جو آپ کو اتنا پسند آیا ہو کہ ابھی تک یاد ہے؟ ;)
محبت کے ٹاپک پر بات ہوئی تھی ایک دفعہ کافی تفصیل سے
اور ایک میرا اپنا ہی تھا کہ اہنی زندگی کے نتائج شیئر کریں

صبح اٹھنا کتنا مشکل لگتا ہے؟

آسانی سے اٹھ جاتی ہوں

چاکلیٹ پسند ہے؟

بہت۔۔۔کس کو نہیں پسند
:)]

Kashfeen
17-10-2010, 10:12 AM
ایک سوال پوچھ لوں اگر اپ مائنڈ نہ کریں تو۔۔۔۔۔۔۔۔ ~

اگر آپ لڑکا ہوتیں تو کس سے شادی کرتیں؟ ;)
;d

اتنا اسان جواب ہے اس کا تو
کسی لڑکی سے
;d

روزبیہ خواجہ
17-10-2010, 10:13 AM
;d

اتنا اسان جواب ہے اس کا تو
کسی لڑکی سے
;d

;d;d
ہاہاہا۔۔۔بہت خوب

اسماء
17-10-2010, 10:15 AM
;d

اتنا اسان جواب ہے اس کا تو
کسی لڑکی سے
;d

;d

نہیں نا پھر بھی کسی لڑکی کا بتائیں۔۔۔ مثلاً اگر میں لڑکا ہوتی تو میں مانی کی مسز سے شادی کرتی۔۔۔یہ دونوں ہوسٹ ہیں ، پروگرام کرتے ہیں ویک اینڈ پر۔۔ مجھے حرا بڑی کیوٹ لگتی ہے۔۔

اسی طرح کا کوئی جواب دیں۔۔۔:)

Kashfeen
17-10-2010, 10:20 AM
;d

نہیں نا پھر بھی کسی لڑکی کا بتائیں۔۔۔ مثلاً اگر میں لڑکا ہوتی تو میں مانی کی مسز سے شادی کرتی۔۔۔یہ دونوں ہوسٹ ہیں ، پروگرام کرتے ہیں ویک اینڈ پر۔۔ مجھے حرا بڑی کیوٹ لگتی ہے۔۔

اسی طرح کا کوئی جواب دیں۔۔۔ :)
:)
صبح بتاوں گی ابھی تو نیند سے کچھ سوجھ نہیں رہا
انتظار کرو اب۔۔ا

Ahmed Lone
17-10-2010, 10:26 AM
بہت خوب آپی جی

بہت اچھا لگ رہا ہےآپ کا انٹرویو پڑھ کر

دو چار سوالات مزید سوچ رہا ہوں مار پیٹ والے

;d

نہیں نا پھر بھی کسی لڑکی کا بتائیں۔۔۔ مثلاً اگر میں لڑکا ہوتی تو میں مانی کی مسز سے شادی کرتی۔۔۔یہ دونوں ہوسٹ ہیں ، پروگرام کرتے ہیں ویک اینڈ پر۔۔ مجھے حرا بڑی کیوٹ لگتی ہے۔۔

اسی طرح کا کوئی جواب دیں۔۔۔:)

:o:o:o

اسماء
17-10-2010, 10:27 AM
اوکے آپی۔۔گڈ نائٹ۔۔

کیا ہوا احمد بھائی؟

Sohail Ahmad
17-10-2010, 01:23 PM
کاشفین میرا ایک سوال ہے۔ ۔ ۔ ۔جواب سچ سچ دینا ہے۔ ۔ ۔

کیا آپ کو پاکستان کا قومی ترانہ زبانی یاد ہے؟

Sabih
17-10-2010, 01:30 PM
ارے واہ کاشفین آپی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
آپ نے تو میرا ماؤنٹ ایورسٹ اور روز سس کا کے ٹو جتنا سوالستان سر کر لیا۔ ۔ ۔
بہت شکریہ۔ ۔ ۔

ویسے کیا اور کوئی اتنا لمبا سوالنامہ تلاشوں؟؟؟ ;);d

Kashfeen
18-10-2010, 05:54 PM
کاشفین میرا ایک سوال ہے۔ ۔ ۔ ۔جواب سچ سچ دینا ہے۔ ۔ ۔

کیا آپ کو پاکستان کا قومی ترانہ زبانی یاد ہے؟

جی بھائی اپ کے سوال کی غرض سے دل ہی دل دہرایا لیکن واقعی سارا یاد نہیں۔کچھ کچھ بھولتا ہے۔۔۔
سکول کے زمانے کا رٹا کچھ کمزور پڑ گیا ہے

Kashfeen
18-10-2010, 05:58 PM
;d

نہیں نا پھر بھی کسی لڑکی کا بتائیں۔۔۔ مثلاً اگر میں لڑکا ہوتی تو میں مانی کی مسز سے شادی کرتی۔۔۔یہ دونوں ہوسٹ ہیں ، پروگرام کرتے ہیں ویک اینڈ پر۔۔ مجھے حرا بڑی کیوٹ لگتی ہے۔۔

اسی طرح کا کوئی جواب دیں۔۔۔ :)

کافییییی سوچا لیکن میرے مائنڈ اس طرح سے کام ہی نہیں کر رہا۔ٹی وی تو عرصہ ہو گیا دیکھا ہی نہیں۔موویز بھی کم کم۔عام زندگی میں سے کسی کا بھی نام لے لوں تو تمھیں اندازہ نہیں ہو گا۔کہ کس طرح کی لڑکی ہے۔سو فی الحال ایک آپشن بچا ہے۔۔یعنی تم جیسی۔میٹھی چاکلیٹ سی;d

کوثر بیگ
19-10-2010, 01:19 AM
بہت شکریہ کاشفین اتنا اچھا انٹرویوں دینے کا, لگتا ہے آپ کو جیسا میں نے سوچا تھا بالکل ویسی ہی ہو ۔اللہ آپکو میاں بچوں کے ساتھ سدا خوش رکھے اور یہ کیاآپکی ایک بات اس ناجیز کو مغرور نہ کردے ۔ پیاری کاشفین امید کہ ابھی اور بہت سے جواب پڑھنے کوملے گے ۔اور

اجازت ہو تو میں بھی کچھ پوچھ لو

Sohail Ahmad
19-10-2010, 05:53 PM
جی بھائی اپ کے سوال کی غرض سے دل ہی دل دہرایا لیکن واقعی سارا یاد نہیں۔کچھ کچھ بھولتا ہے۔۔۔
سکول کے زمانے کا رٹا کچھ کمزور پڑ گیا ہے

چلیں میری وجہ سے آپ نے بھی یاد کر ہی لیا۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ویسے یاد کر لیں۔ ۔ ۔ ;d

Kashfeen
19-10-2010, 05:57 PM
بہت شکریہ کاشفین اتنا اچھا انٹرویوں دینے کا, لگتا ہے آپ کو جیسا میں نے سوچا تھا بالکل ویسی ہی ہو ۔اللہ آپکو میاں بچوں کے ساتھ سدا خوش رکھے اور یہ کیاآپکی ایک بات اس ناجیز کو مغرور نہ کردے ۔ پیاری کاشفین امید کہ ابھی اور بہت سے جواب پڑھنے کوملے گے ۔اور

اجازت ہو تو میں بھی کچھ پوچھ لو

بہت شکریہ آپا
اللہ پاک آپکو ہمیشہ خوش رکھے ۔اور اپنی میں امان میں رکھے۔لیکن جو کہا سچ کہا آپ کے بارے میں۔:)
جی آپا ضرور پوچھیں۔اجازت والی تو کوئی بات نہیں۔آپ پلیز اس طرح کے سوال کر کے ہمیں شرمندہ نہ کیا کریں۔ہتھ ہولا رکھیں کریں:)

Saahil
19-10-2010, 06:57 PM
~مش جی میں بھی ۔۔۔۔

خاموش رہنا یا بات ٹال دینا کچھ کچھ لوگوں کا مزاج ھوتا ھے۔ اور ایسا جب اکثر ہونے لگے تو لوگ سمجھنے لگتے ہیں کہ بندہ بالکل بے حس ہے، پتھر اور ڈھیٹ۔ کسی بات کا اثر ہی نہیں ہوتا۔ ھوسکتا ھے وہ لوگ کسی بات کا ردعمل ظاہر نہیں کرتے اس کا مطلب ہمیشہ یہی نہیں ہوتا کہ وہ محسوس بھی نہیں کرتے۔

آپ کا اس بارے میں کیا خیال ھے ۔۔۔۔۔؟

کچھ لوگ اظہار کے قائل ہی نہیں ہوتے اور کچھ لوگوں کو اظہار کا ڈھنگ نہیں آتا۔

آپ اس بار ے میں کیا فرمائے گی ۔۔۔۔۔؟

پسندیدہ نظم اور غزل جو حقیقت سے قریب تر ھو ۔۔۔۔۔؟

پسندیدہ شاعر۔۔۔۔؟

اگر آپ کو صدر زر۔۔۔۔ داری سے انٹرویو لینے کا کہا جائے تو آپ کا کیا ری ایکشن ھوگا ۔۔۔۔؟

اگر آپ کو کسی شاعر اور مصنف کا انٹویو لینے کا کہا جائے تو کس کا انٹرویو لینا آپ پسند کریں گی ۔۔۔۔؟

Kashfeen
19-10-2010, 09:55 PM
اسلام علیکم
آپی یہ کچھ سوال میری طرف سے۔۔۔۔۔۔
گھبرایئے نہیں میری لسٹ صبیح بھائی اور روز جتنی لمبی نہیں ہے۔۔
:)

وعلیکم السلام
شکریہ میرا اتنا خیال کیا۔۔۔اور بہت معزرت کہ تمھیں اتنا انتظار کروایا

آپ جذباتی ہیں یا اصول پسند؟ آپ کے خیال انسان میں انسان
کو کس حد تک جذباتی ہونا چاہیے؟

میں نارمل ہوں۔نہ تو زیادہ جذباتی ہوں اور نہ ہی زیادہ اصول پسند۔ میرے خیال سے تو اتنا جذباتی تو ہونا چاہیئے کہ آپ کھل کر خوشی غم کا اظہار کر سکیں۔کچھ جوش جذبہ ہو زندگی میں۔روکھی پھیکی سی نہ ہو
:)
اپ اپنی لائف سے کس حد تک مطمئن ہیں؟

جتنا مطمئن ہونا ہیومن لی پاسیبل ہے۔الحمد للہ

اگر کوئی آپ تکلیف دے تو آپ کیا کرتی ہیں؟
میں اپنی ذات تک برداشت کرتی ہوں۔لیکن اپنوں کے لیے نہیں ۔چاہے دوست ہوں یا سگے رشتے۔

آپ کی آئیڈیل شخصیت؟ میل /فیمیل دونوں

میرے ابواسلامک حوالے سے حضرت اسماعیل علیہ سلام۔
آپ اپنے اور دوسروں کے معاملےمیں کیئرنگ ہیں یا کیئرلیس؟

میرے میاں کہتے ہیں کہ میں اپنے بارے میں بالکل کیئرنگ نہیں۔۔(۔نوٹ کیا جائے کہ یہ جواب ان کے کہنے پر ہی لکھ رہی ہوں);d
ویسے دوسروں کے بارے میں تو ہوں۔۔۔۔
اس سوال کا جواب ہر کوئی دے سکتا ہے
کاشفین آپی،یازغل بھائی اور ساحل بھائی نے تو ضرور
آپ کے خیال میں کسی کو پہچاننے کے لئے پوری زندگی بھی کم ہے یا ایک ملاقات کافی ہوتی ہے؟

ایک ملاقات ہی بہت ہے۔ کم از کم اتنا اندازہ ہو جاتا ہے کہ ہم نے ان سے رشتہ بڑھا سکتے ہیں یا نہیں۔اور ویسے بھی
جنھوں نے راز بن کے رہنا ہو وہ تو ساری زندگی میں بھی نہیں کھلتے۔۔
میں نے تو جواب دے دیا ابھی ساحل اور یاز بھائی ٹرن ہے

اور آپ کی نظر میں زندگی کیا ہے؟
امتحان۔۔۔وہ بھی مشکل والا

Kashfeen
20-10-2010, 01:30 PM
یہ رہے روززو باقی کے سوال اور ان کے جواب

کیا کبھی کسی کو دیکھ کر خیال آیا کہ اس سے دوستی ہو؟

جی بالکل آیا ہے

دن میں پانی کے کتنے گلاس پیتی ہیں؟

کبھی گنے نہیں۔لیکن اجکل تو ٹھیک ٹھاک پی رہی ہوں

آئس کریم زیادہ پسند ہے یا کولڈ ڈرنک؟

آئس کریم
آپ کو باتونی لوگ زیادہ اٹریکٹ کرتے ہیں یا کم گو؟

دونوں طرح کے۔۔۔ویسے باتوںی ہو تو اچھا باتونی۔۔۔

کس بات سے کتراتی ہیں؟

تعریف کرنے کروانے سے
رات کے وقت سفر کرنا پسند ہے یا دن کے وقت؟

رات میں۔۔۔
بچپن میں کہانیاں پڑھتی تھیں؟ جنوں اور پریوں کی؟

ہاں جی بہت۔۔۔
ٹارزن سے عمرو عیار سے سب

سکول میں کبھی پٹائی ہوئی؟

کیا دل دکھانے والا سوال کر دیا۔ایک دفعہ چانٹا پڑا تھا وہ بھی
اس حرکت پر جو میں نے کی نہیں تھی۔جس کا دیر تک دکھ بھی رہا۔

کوئی تعریف کرتا ہے تو کیسا لگتا ہے؟

ڈر سا لگتا ہے کہ کہیں نیکسٹ ٹائم مایوس نہ کر دوں۔تو نارمل نارمل سا ہی سلسلہ رہے تو اچھا لگتا ہے۔

سفر کرنا پسند ہے یا نہیں؟

زیادہ نہیں۔۔۔

کس حد تک انا پرست ہیں؟

کافی
:)
کوئی خواب جو سچ ہوا ہو۔؟

بہت سے۔۔۔
کبھی چیٹنگ کی؟؟ اگر ہاں تو کیا طریقہ کار ہوتا تھا؟ ہاہاہا

;d
جیسے سب کرتے ہیں ویسے ہی کرتی ہوں۔ ایم ایس این پر
فیملی کے لوگوں سے یا ون اردو کے کچھ ممبرز ہیں۔
اجنبیوں سے نہیں کرتی۔

ناخن بڑھانے کا شوق ہے؟ یا نہیں پسند؟

بالکل نہیں ہے

اپنے ملک پاکستان جب آتی ہیں۔ تو پہلا خیال کیا آتا ہے۔ ملک کے بارے میں؟

بہت سکون محسوس کرتی ہوں۔

وہ کون سی تبدیلی ہے جوآپ دیکھنا چاہتی ہیں۔ یا نوٹس کرنا چاہتی ہیں اور جس پر خوشی ہوگی۔ پاکستان آنے پر۔ (عام عوامی خیالات اور سیاست سے مختلف جواب ہونا چاہیے)؟

گندگی غائب ہو جائے۔
:)
کوئی زبردست قسم کی نظم شیئر کریں۔؟

پھر وہی آنکھ، وہی راہ، وہی ویرانی
اے دل زار کوئی خواب بدل
یا کسی خواب کی تعبیر بدل
زرد رُت پلٹی ہے اس بار نئے زخم لیے
اب کے بے روپ مناظر میں زیادہ ہے نمی اشکوں کی
رنگ بدلا ہے، مگر اور بھی گہرا ہو کر
دل بانٹ آئے ہیں ٹکڑوں میں مراسم کے لیے
اور مراسم بھی کچھ ایسے کہ
نہ گہرے ہیں کہ کچھ رنگ چڑھے
اور نہ کمزور اتنے کہ تمناؤں کے الزام میں آ کر ٹوٹیں
پھر وہی آنکھ ، وہی راہ ، وہی وہرانی
ہر طرف اجڑے ہوئے دل کا اثر ملتا ہے
اب کے لوٹے ہیں تو خواہش بھی گنوا آئے ہیں

لو جی تمھارے سوال مکمل ہو گئے ۔۔امید ہے تسلی بخش جواب ہون میرے۔۔

Kashfeen
20-10-2010, 01:57 PM
ہممم میں پچھلے دنوں تو ٹھیک نہیں تھی پر اب بہتر ہوں, چکن پاکس ہو گئے تھے نا تو اس کے بعد آج ہی کھلی ہوا میں سانس لیا ہے

آسان سوال تھے نا میرے۔ بس پہلے ہی آپ کے لیے سوالستان کھڑا تھا تو میں نے سوچا اپنے مطلب کے دو تین ہی پوچھ لوں;)۔۔

اور پتا ہے آپ غصے نیچر، موسم اور بارش کے معاملے میں 100 فی صد میری ہم مزاج ہیں۔۔

باقی کا انٹرویو ابھی پورا نہیں پڑھا آپ کا، صحت ہی نہیں رہی تھی پڑھنے والی تو۔۔ لیکن اب ٹائم نکال کے سارا پڑھونگی۔

کیسی ہو ضحٰی ابھی۔۔ امید ہے کہ اب تک بالکل ٹھیک ہو چکی ہو گی
:)
سوری تمھاری پوسٹ سوالوں میں کہیں گم ہوگئی تھی

ویسے غصے نیچر موسم کے علاوہ ایک اور بھی تو کامن چیز ہے نا
فیض کی شاعری
:)
سار پڑھ لو گی تو باقی کی کیلکولیشن کریں گے
;)

ضحٰی
20-10-2010, 02:59 PM

ہممم اب ایک دم ٹھیک ہو گئی ہوں الحمد للہ۔۔
اور واہ آپی جی کیا یاد دلا دیا۔۔ فیض کی شاعری۔۔۔ وہ تو بے شک ہماری کامن کمزوری ہے۔۔;)
اور میں آدھے سے زیادہ پڑھ چکی ہوں آپ کے جوابات۔۔
اور جتنا بھی جان پائی ہوں اب تک وہ بہت ہی اچھا، میٹھا اور گہرائی لیے ہوئے ہے۔۔;):)

کوثر بیگ
21-10-2010, 02:23 PM
اجازات ملی ہے تو کیوں نہ فائدہ اٹھایا جاے یہ رہے میرے سوال

1)جہاں میں اختلاف رنگ وبو کے ختم کرنے کا کوئی حل آپ کی نظر میں؟

2)مجھے تہزیب حاضر نے عطا کی ہے وہ آزادی

کہ حاضر میں تو آزادی ہے باطن میں گرفتاری

اس شعر کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟

3) اپنی راہ تو سب ہی ہموار کرلیتے ہیں ۔کیا آپ نے کبھی دوسروں کےلئے راستہ صاف کرنے میں مدد کی ہے ؟

4) دنیا میں کامیاب ہونے کیا ضروری ہے ؟

5) سیاست سے دلچسپی ہے یا نہیں ؟

6) یہ جملہ پورا کریں

جس کے دل میں معافی کی اعلیٰ صفت موجود ہو وہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔

کچھ ذاتی سوالات اس میں سے جس نہ دینا چاہیے نا دیے ۔

7)شادی سے پہلے اور بعد کی زندگی میں کون سی آپ کو زیادہ پسند ہے اور کیوں ؟

اگر کسی دن بدلے بدلے آپ کے سرکار( میاں جی ) نظر آیے تو آپ کیا کریگی8-

9) بیٹے کے کسی ایسی حرکت کاذکر کریے جسکو دیکھکرپیٹھ ٹھونکیں یا سوچی ضرور ہوں ؟

10) کیا آپ کبھی عمرہ حج کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا ہے ؟

Kashfeen
24-10-2010, 09:51 AM
مش جی میں بھی ۔۔

جی جی بالکل تم بھی۔۔۔:)

میں بھی کہوں میرا یک اکلوتا سٹوڈنٹ کہاں رہ گیا ہے۔۔

خاموش رہنا یا بات ٹال دینا کچھ کچھ لوگوں کا مزاج ھوتا ھے۔ اور ایسا جب اکثر ہونے لگے تو لوگ سمجھنے لگتے ہیں کہ بندہ بالکل بے حس ہے، پتھر اور ڈھیٹ۔ کسی بات کا اثر ہی نہیں ہوتا۔ ھوسکتا ھے وہ لوگ کسی بات کا ردعمل ظاہر نہیں کرتے اس کا مطلب ہمیشہ یہی نہیں ہوتا کہ وہ محسوس بھی نہیں کرتے۔
آپ کا اس بارے میں کیا خیال ھے ۔۔۔۔۔؟

بےحسی کی بات نہیں اس میں ،بلکہ ایسے لوگ تو بہت سینسٹو ہوتے ہیں۔ بس اظہار کے قائل نہیں ہوتے۔اور ان کو سمجھنا ہر کسی کے بس کی بات نیہیں۔ویسے تو میرا ماننا ہے کہ لوگوں کی زیادہ پرواہ نہیں کرنا چاہئے کہ یہ کبھی کسی سے خوش نہیں ہوتے۔
لیکن ایسے لوگوں کو ایک مشورہ ہے کہ اپنی عادت میں کچھ تبدیلی لائیں۔اللہ پاک نے دوستوں اور رشتوں کی صورت میں جو لوگ دیے ہیں۔ان کی قدر کرنی چاہیئے۔۔

پسندیدہ نظم اور غزل جو حقیقت سے قریب تر ھو ۔۔۔۔۔؟

ہاتھ اٹھے ہیں مگر لب پہ دعا کوئی نہیں
کی عبادت بھی وہ جس کی جزا کوئی نہیں

یہ بھی وقت آنا تھا اب تو گوش ہر آواز ھے
اور میرے برباد دل میں ،صدا کوئی نہیں

آکے اب تسلیم کر لیں تو نہیں تو میں سہی
کون مانے گا کہ ہم میں بےوفا کوئی نہیں

وقت نے وہ خاک اڑائی ہے کہ دل کے دشت میں
قافلے گزرے ہیں پھر بھی نقش ِپا کوئی نہیں

خود کو یوں محصور کر بیٹھا ھوں اپنی ذات میں
منزلیں چاروں طرف ہیں راستہ کوئی نہیں

کیسے رستوں سے چلے اور کس جگہ پہنچے فراز
یا ہجوم ِ دوستاں تھا ،ساتھ یا کوئی نہیں

اگر آپ کو صدر زر۔۔۔۔ داری سے انٹرویو لینے کا کہا جائے تو آپ کا کیا ری ایکشن ھوگا ۔۔۔۔؟

:o ایسا۔۔۔

اور ایسا
:mad:
اگر آپ کو کسی شاعر اور مصنف کا انٹویو لینے کا کہا جائے تو کس کا انٹرویو لینا آپ پسند کریں گی ۔۔۔۔؟

جو زندہ شاعر ہیں ان میں امجد اسلام امجد۔اور بانو قدسیہ

اپنا بہت خیال رکھو اور ہمیشہ خوش رہو۔

Kashfeen
24-10-2010, 10:50 AM
اجازات ملی ہے تو کیوں نہ فائدہ اٹھایا جاے یہ رہے میرے سوال

:)
آپ کو اجازت کی ضروت ہی نہیں تھی ۔ویسے سوال آپ نے چن کر کیے ہیں۔

;)
1)جہاں میں اختلاف رنگ وبو کے ختم کرنے کا کوئی حل آپ کی نظر میں؟

جی بالکل ہے۔اپنے کام سے کام رکھے ہر کوئی۔ایک دوسرے کو جج نہ کریں۔
بس۔۔۔
اور یہی کام ہم سے ہوتا نہیں۔

2)مجھے تہزیب حاضر نے عطا کی ہے وہ آزادی

کہ حاضر میں تو آزادی ہے باطن میں گرفتاری

اس شعر کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟

بہت اچھا شعر ہے۔:)
ویسے آپا جی مجھے شک ہونے لگا ہے کہ لوگ ایسا سوچتے بھی ہیں کہ نہیں۔

تہزیب حاضر نے ہماری قدروں اور رویاات کا جو حال کیا ہے وہ ہمارے سامنے ہے۔ناسمجھوں کے لیے تو یہ آج بھی آزادی ہے۔

3) اپنی راہ تو سب ہی ہموار کرلیتے ہیں ۔کیا آپ نے کبھی دوسروں کےلئے راستہ صاف کرنے میں مدد کی ہے ؟

جی الحمد للہ بالکل کی ہے۔اور ابھی بھی کوشش کرتی ہوں۔کہ میری ذات سے اگر کسی کو فائدہ ہو تو ضرور مدد کرتی ہوں۔

4) دنیا میں کامیاب ہونے کیا ضروری ہے ؟

خود غرض ہو جائیں۔

5) سیاست سے دلچسپی ہے یا نہیں ؟

بہت ہی کم۔۔بس ہاشمی جی سے بحث کرنے کی حد تک
;d
6) یہ جملہ پورا کریں

جس کے دل میں معافی کی اعلیٰ صفت موجود ہو وہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس پر اللہ کی خاص رحمت ہوتی ہے۔اس کے پاس دل کا سکون ہوتا ہے۔

کچھ ذاتی سوالات اس میں سے جس نہ دینا چاہیے نا دیے ۔

7)شادی سے پہلے اور بعد کی زندگی میں کون سی آپ کو زیادہ پسند ہے اور کیوں ؟

کسی کو زیادہ پسندیدہ نہیں کہہ سکتی۔دونوں ہی محتلف حصے ہیں میری زندگی کے۔دونوں ہی مجھے عزیز ہیں

اگر کسی دن بدلے بدلے آپ کے سرکار( میاں جی ) نظر آیے تو آپ کیا کریگی8-

میرے میاں کا جواب سن لیں آپ۔۔کہہ رہے ہیں کہ اگر کبھی ایسا ہوا تو سب سے پہلے میں جا کر فیورٹ اشعار میں کوئی ٹریجڈی سا شعر یا غزل پوسٹ کروں گی
اور ہوسکتا ہے سارا دن کروں۔اسکے بعد سوچوں گی کہ کیا کرنا ہے آگے۔
;d

10) کیا آپ کبھی عمرہ حج کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا ہے ؟

جی بہت بار
جب قسمت میں ہوا۔۔۔ہم بھی پہنچ جائیں گے۔ ان شاء اللہ ویسے مجھے شوق بھی بہت ہے اور خوف بھی۔

روزبیہ خواجہ
24-10-2010, 10:54 AM
اگر کسی دن بدلے بدلے آپ کے سرکار( میاں جی ) نظر آیے تو آپ کیا کریگی8-

میرے میاں کا جواب سن لیں آپ۔۔کہہ رہے ہیں کہ اگر کبھی ایسا ہوا تو سب سے پہلے میں جا کر فیورٹ اشعار میں کوئی ٹریجڈی سا شعر یا غزل پوسٹ کروں گی
اور ہوسکتا ہے سارا دن کروں۔اسکے بعد سوچوں گی کہ کیا کرنا ہے آگے۔
;d

;d;d;d;d
ہاہاہاہا۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کوثر بیگ
24-10-2010, 03:31 PM
پیاری کا شفین بہت شکریہ بہت مناسب جواب دیے ۔

لگتا ہے ہمارے دلہے بھا ئی آپ کے جواب دینےسےپہلےگبھرا کر خود کہہ دیا

آج کل میرے میاں سے دور جدہ میں ہوں اور وہ ریاض میں ہیں روز فون پرکھانا وغیرہ سب ٹھیک ہےپوچھتی ہوں تو کہتے ہیں کے سب ٹھیک ٹھاک ہے بس نوک چھونک کرنے بحث کرنے نہیں ہے کوئی ۔زندگی کا مزہ پیکاسا لگتا ہے کہتے ہیں

اللہ آپ دونوں کو ہمشہ خوش رکھے بچوں کو نیک فر ما برداربناا
یے

اگر کسی سوال سے تکلیف ہوی ہو تو سوری

KishTaj
24-10-2010, 03:39 PM

آپی میرا دل چاہ رہا ہے کہ اگلا ٹارگیٹ آپ کو بنادوں۔ ہی ہی ہی

کوثر بیگ
24-10-2010, 04:16 PM
السلامُ علیکم
آپی میرا دل چاہ رہا ہے کہ اگلا ٹارگیٹ آپ کو بنادوں۔ ہی ہی ہی

وعلیکم السلام

ارے ارے ہم تو ساری دنیا بھولانے گھر بار سے دور بھاگ آیے ہیں اور آ پ ایسی جگہ بکڑنا چاہتی ہیں جہاں آواز بھی نکالنا دوبھر لگتا ہے ۔

ابھی تو بہت حضرات قابل تحسین ہیں مجھ ناچیر کی اوقات ہی کیا
اور ایک بات یاد دیلا دوں ھما بی بی کا وعدہ وفا ہونا باقی ہے

ضحٰی
24-10-2010, 04:20 PM
2)مجھے تہزیب حاضر نے عطا کی ہے وہ آزادی
کہ حاضر میں تو آزادی ہے باطن میں گرفتاری
اس شعر کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
بہت اچھا شعر ہے۔:)
ویسے آپا جی مجھے شک ہونے لگا ہے کہ لوگ ایسا سوچتے بھی ہیں کہ نہیں۔
تہزیب حاضر نے ہماری قدروں اور رویاات کا جو حال کیا ہے وہ ہمارے سامنے ہے۔ناسمجھوں کے لیے تو یہ آج بھی آزادی ہے۔

کیا بات ہے آپی جی، بہت اچھا جواب ہے:)

4) دنیا میں کامیاب ہونے کیا ضروری ہے ؟

خود غرض ہو جائیں۔

اور اس بات کے پیچھے کوئی ریزن یا منفی تجربہ؟
کیونکہ میں متفق ہوں آپ سے اس پہ۔۔۔۔۔۔ بہت بار دیکھا ہے ایسا, بہت افسوس بھی ہوتا ہے:(۔۔

Kashfeen
06-11-2010, 06:21 PM
کیا بات ہے آپی جی، بہت اچھا جواب ہے:)

اور اس بات کے پیچھے کوئی ریزن یا منفی تجربہ؟
کیونکہ میں متفق ہوں آپ سے اس پہ۔۔۔۔۔۔ بہت بار دیکھا ہے ایسا, بہت افسوس بھی ہوتا ہے:(۔۔
سوری بھئی مجھے بالکل یاد ہی نہیں رہا تھا کہ مزید کسی سوال کا جواب رہتا ہے
~
بالکل کافی منفی تجربات رہے ہیں۔میں سمجھتی تھی کہ مڈل کلاس لوئر مڈکلاس روایات کی پاسدار ہوتی ہے۔یعنی یہ لوگ ہمیشہ اپنی جڑوں سے تہذیب سے جڑے رہتے ہیں۔معاشرے میں توازن قائم رکھنے کا باعث ہوتے ہیں۔۔۔جب تک یہ اپنی اصلی حالت میں رہیں گے معاشرے کی شکل نہیں بدلے گی۔۔
لیکن اب یہ بھی کرپٹ ہونے لگ گئے ہیں۔ان میں دیمک لگ گئی ہے اسی وجہ سے تو ہمارے گھروں کی ہمارے معاشرے کی شکل بدل رہی ہے۔
کل تو جو باتیں بے عزتی کا باعث ہوا کرتی تھیں آج ان پر فخر کیا جاتا ہے
اخلاقی تنزلی کا کیا عالم ہے اندازہ لگا لو۔۔۔
:(

سوبی
06-11-2010, 09:23 PM
شکرہے ابھی انٹرویو جاری ہے کیونکہ ابھی میں بھی کچھ سوال ;):)کرنے ہیں آپی سے۔

Sajda Sehr
06-11-2010, 09:51 PM
اسلام علیکم
ماشاءاللہ انٹرویو بہت اچھا جا رہا ہے
سب سے پہلے تو میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے آپ کی پوئیٹری کی چوائس بہت بہت بہت اچھی لگتی ہے حالانکہ میں بہت کم شاعری سیکشن میں جاتی ہوں اکثر تھریڈز میں سے صرف آپ کی شئیرنگ پڑھ کر نکل جاتی ہوں

اب کچھ سوال

مندرجہ زیل میں سے ایک کو چننا ہے

1۔۔۔شام کا وقت یا صبح کا وقت

2۔۔دال چاول یا بریانی

3۔۔یو ہیٹ لوو سٹوریز یا پھرلوو لوو سٹوریز

4۔۔فیوچر یا پاسٹ اگر ایک ٹائم مشین آپکو دی جائے تو ؟

5۔۔۔فلیٹس سسٹم آف ہاؤسنگ یا اپنا پاکستانی سٹائل

6۔۔۔شادی کیلئے شادی ہال یا گھر میں شادی کی ارینجمنٹس

7۔۔۔کھانا بنانا یا گھر ڈیکوریٹ کرنا

سوبی
07-11-2010, 06:25 AM
.آپ کے بال کتنے لمبے ہیں

بلاگ لکھنے میں آپ اتنی سست کیوں ہیں۔

ون اردو پر کس چیز کی کمی محسوس ہوتی ہیں۔

کسی بات پر بہت ہنسی آئے تو کتنا زور سے ہنستی ہیں گھر کی ;dدیواریں ہل جاتی ہیں یا بس ایسے ہی مسکراتی ہیں۔?

باقی پھر پوچھوں گی۔

Kashfeen
14-11-2010, 08:25 AM
السلام علیکم

وعلیکم السلام

ماشاءاللہ انٹرویو بہت اچھا جا رہا ہے
سب سے پہلے تو میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے آپ کی پوئیٹری کی چوائس بہت بہت بہت اچھی لگتی ہے حالانکہ میں بہت کم شاعری سیکشن میں جاتی ہوں اکثر تھریڈز میں سے صرف آپ کی شئیرنگ پڑھ کر نکل جاتی ہوں

بہت شکریہ بھئی ۔۔۔:)
میں تو پائی ہی وہاں جاتی ہوں۔۔یعنی شاعری سیکشن میں ۔میرے پاس چاہے آدھا گھنٹہ ہو میں فیورٹ اشعار والے تھریڈ کا چکر لگا کر جاتی ہوں۔شاعری سی اتنی محبت کے بعد تو فرض ہوجاتا ہے چوائس اچھی ہو۔;)

اب کچھ سوال
مندرجہ زیل میں سے ایک کو چننا ہے

پہلی سوچ تھی کہ آسان کام کیا ہے سجدہ نے۔لیکن سولات دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے۔کہ اتنا ایزی کام نہیں۔مختصر اور مفصل والا کام کیا ہے تم نے۔اچھے دلچسپ سوال ہیں۔
1۔۔۔شام کا وقت یا صبح کا وقت

صبح کا۔شام کا وقت تو بہت بھاری سا لگتا ہے

2۔۔دال چاول یا بریانی

بریانی۔دال چاول صرف ایک صورت میں اگر دال مسور کی ہو

3۔۔یو ہیٹ لوو سٹوریز یا پھرلوو لوو سٹوریز

آئی ڈونٹ ہیٹ لو اسٹوریز۔۔بٹ آئی ڈونٹ لو دیم ایدر۔
یعنی ڈھنگ کی لو اسٹوری ہو تو پڑھتی ہوں۔

4۔۔فیوچر یا پاسٹ اگر ایک ٹائم مشین آپکو دی جائے تو ؟

پاسٹ

5۔۔۔فلیٹس سسٹم آف ہاؤسنگ یا اپنا پاکستانی سٹائل

اپنا پاکستانی اسٹائل

6۔۔۔شادی کیلئے شادی ہال یا گھر میں شادی کی ارینجمنٹس

گھر میں ارینجمینٹس

7۔۔۔کھانا بنانا یا گھر ڈیکوریٹ کرنا

کھانا بنانا۔۔۔۔

بس جی امید ہے کہ نتائج سے بھی آگاہ کرو گی
;)

Kashfeen
14-11-2010, 09:20 AM
کیسی ہو بلی۔۔
کتنے اہم سوالات کیے ہیں تم نے۔۔
:)
.آپ کے بال کتنے لمبے ہیں

زیادہ لمبے نہیں ہیں۔مناسب ہیں۔

بلاگ لکھنے میں آپ اتنی سست کیوں ہیں۔

میں ویسے بھی سست ہوں صرف بلاگ لکھنے میں ہی سست نہیں
;)
ون اردو پر کس چیز کی کمی محسوس ہوتی ہیں۔

توازن کی۔۔

کسی بات پر بہت ہنسی آئے تو کتنا زور سے ہنستی ہیں گھر کی دیواریں ہل جاتی ہیں یا بس ایسے ہی مسکراتی ہیں۔?

مسکرانے والی بات مسکراتی ہوں۔ہنسنے والی بات پر ہنستی ہوں۔
ٹھیک ہی ہنستی ہوں۔کبھی کچھ گرا یا ٹوٹا تو نہیں میرے ہنسنے سے
;d
باقی پھر پوچھوں گی۔
میں بھی انتظار کروں گی مزید اہم سوالات کا;)

سمر
14-11-2010, 09:45 AM
السلام علیکم
کچھ سوال مزید۔۔۔۔

عید پر کون سا پکوان شوق سے بناتی ہیں؟
کیا پالتو جانور پالنے کا شوق ھے اگر ھاں تو کون سے؟
اگر چوائس دی جائے تو آپ امریکہ کے ترقی یافتہ شہر رھیں گی یا پاکستان کے گاؤں میں؟

روزبیہ خواجہ
14-11-2010, 01:53 PM
؟السلام علیکم
کچھ سوال مزید۔۔۔۔

عید پر کون سا پکوان شوق سے بناتی ہیں؟
کیا پالتو جانور پالنے کا شوق ھے اگر ھاں تو کون سے
اگر چوائس دی جائے تو آپ امریکہ کے ترقی یافتہ شہر رھیں گی یا پاکستان کے گاؤں میں؟

و علیکم السلام

ماظق بھائی کیسے ہیں آپ؟

میں دوں جوابات۔۔۔۔۔۔۔بعد میں آپی دیں گی۔۔۔۔۔۔آپی کی طرف سے۔;)

عید پر کون سا پکوان شوق سے بناتی ہیں؟

جو آسانی سے بن جائے یعنی زیادہ محنت نا کرنا پڑے۔۔۔۔۔۔۔;d

کیا پالتو جانور پالنے کا شوق ھے اگر ھاں تو کون سے

پالا ہوا ہے نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوبی۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ;d

اگر چوائس دی جائے تو آپ امریکہ کے ترقی یافتہ شہر رھیں گی یا پاکستان کے گاؤں میں؟

ویسے تو ترقی یافتہ شہر میں لیکن۔۔۔۔۔۔۔ "جہاں پیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہاں میں۔۔۔۔۔۔میرا جیا۔۔۔۔۔۔";d

نوٹ: یہ سب مذاق ہے اور سارے جوابات آپی کی طرف سے دینے کہ کوشش کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔امید ہے سب نے انجوائے کیا ہوگا۔;)

روزبیہ خواجہ
14-11-2010, 01:57 PM
.آپ کے بال کتنے لمبے ہیں

بلاگ لکھنے میں آپ اتنی سست کیوں ہیں۔

ون اردو پر کس چیز کی کمی محسوس ہوتی ہیں۔

کسی بات پر بہت ہنسی آئے تو کتنا زور سے ہنستی ہیں گھر کی ;dدیواریں ہل جاتی ہیں یا بس ایسے ہی مسکراتی ہیں۔?

باقی پھر پوچھوں گی۔

دیکھو کہا ہے تو پوچھنا بھی پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اچھی سی لسٹ تیار کرو جا کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی کام وام تو کرتی نہیں ہے بلی۔۔۔۔۔۔۔بس ادھر ادھر گھومتی رہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ کام کرو تو تمہیں انعام کے طور پر

ایک بوٹی دوں گی۔۔۔۔۔;d;d

روزبیہ خواجہ
14-11-2010, 02:02 PM
ون اردو پر کس چیز کی کمی محسوس ہوتی ہیں۔

توازن کی۔۔

آپی۔۔۔۔۔۔۔۔توازن مطلب؟؟؟ کس بات میں کس چیز میں؟؟؟???

سمر
14-11-2010, 02:09 PM
ارے واہ بہت خوب۔۔۔۔کوئی عروسہ سس کو عروسہ سس سے بڑھ کر بھی جانتا ھے۔۔۔چلیں اسی بات پر ایک اور سوال۔۔۔
:)
کیا آپ سے بڑھ کر کوئی آپ کو جانتا ھے؟

و علیکم السلام

ماظق بھائی کیسے ہیں آپ؟

میں دوں جوابات۔۔۔۔۔۔۔بعد میں آپی دیں گی۔۔۔۔۔۔آپی کی طرف سے۔

عید پر کون سا پکوان شوق سے بناتی ہیں؟

جو آسانی سے بن جائے یعنی زیادہ محنت نا کرنا پڑے۔۔۔۔۔۔۔

کیا پالتو جانور پالنے کا شوق ھے اگر ھاں تو کون سے

پالا ہوا ہے نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوبی۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔

اگر چوائس دی جائے تو آپ امریکہ کے ترقی یافتہ شہر رھیں گی یا پاکستان کے گاؤں میں؟

ویسے تو ترقی یافتہ شہر میں لیکن۔۔۔۔۔۔۔ "جہاں پیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہاں میں۔۔۔۔۔۔میرا جیا۔۔۔۔۔۔";d

نوٹ: یہ سب مذاق ہے اور سارے جوابات آپی کی طرف سے دینے کہ کوشش کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔امید ہے سب نے انجوائے کیا ہوگا۔;)

روزبیہ خواجہ
14-11-2010, 02:20 PM
ارے واہ بہت خوب۔۔۔۔کوئی عروسہ سس کو عروسہ سس سے بڑھ کر بھی جانتا ھے۔۔۔چلیں اسی بات پر ایک اور سوال۔۔۔
:)
کیا آپ سے بڑھ کر کوئی آپ کو جانتا ھے؟

ارے۔۔۔۔۔۔۔ماظق بھیا۔۔۔۔۔۔۔یہ سب تو ایویں ہی مذاق تھا۔۔۔۔۔۔۔اصل جواب تو آپی دیں گی نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)

اور یہ جو سوال آپ نے پوچھا۔۔۔۔۔۔۔۔اس کا جواب صرف آپی ہی دے سکتی ہیں۔۔۔۔:) میں بھی آپی کو اتنا نہیں جان سکی ابھی تک۔ لیکن کوشش جاری ہے;)

میں تو ہر بار آپی کو ایک نئے انداز میں دیکھتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن مجھے اتنا پتا ہے۔۔۔۔۔۔۔کہ آپی زبردست ہیں۔۔۔۔۔۔۔اور بہت اچھا دل ہے ان کا۔۔۔۔۔۔۔۔بہت احساس والی ہیں۔۔۔۔۔۔ مدد کرنے والی۔۔۔۔۔دوسروں کا خیال رکھنے والی۔۔۔۔۔۔او بعض اوقات اپنا بھی نہیں سوچتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔خود کو بھی تکلیف میں ڈال لیتی ہیں۔

میرے خیال سے بہت ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب مجھے بھاگنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;d

سمر
14-11-2010, 02:24 PM
آپ اپنا تعارف ھوا بہار کی ھے

روزبیہ خواجہ
14-11-2010, 02:54 PM
آپ اپنا تعارف ھوا بہار کی ھے

واہ واہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت خوب:);)

Kashfeen
14-11-2010, 09:33 PM
آپ اپنا تعارف ھوا بہار کی ھے

ارے۔۔۔۔۔۔۔ماظق بھیا۔۔۔۔۔۔۔یہ سب تو ایویں ہی مذاق تھا۔۔۔۔۔۔۔اصل جواب تو آپی دیں گی نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور یہ جو سوال آپ نے پوچھا۔۔۔۔۔۔۔۔اس کا جواب صرف آپی ہی دے سکتی ہیں۔۔۔۔:) میں بھی آپی کو اتنا نہیں جان سکی ابھی تک۔ لیکن کوشش جاری ہے

میں تو ہر بار آپی کو ایک نئے انداز میں دیکھتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن مجھے اتنا پتا ہے۔۔۔۔۔۔۔کہ آپی زبردست ہیں۔۔۔۔۔۔۔اور بہت اچھا دل ہے ان کا۔۔۔۔۔۔۔۔بہت احساس والی ہیں۔۔۔۔۔۔ مدد کرنے والی۔۔۔۔۔دوسروں کا خیال رکھنے والی۔۔۔۔۔۔او بعض اوقات اپنا بھی نہیں سوچتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔خود کو بھی تکلیف میں ڈال لیتی ہیں۔

میرے خیال سے بہت ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب مجھے بھاگنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;d

بھائی یہ روزو ایویں شرمندہ کر رہی ہے
آپکو پتہ ہے میں کیا کہتی ہوں روزو کو؟
ایک تو فین ہوتا ہے نا کوئی کسی کا
یہ میرا اے سی ہے۔۔جو فین سے بڑا ہوتا ہے
;d

ویسے یہ خود بالکل ایسی ہے۔آرام سے میری ڈانٹ سنتی ہے اور ٹھس ٹھس بھی نہیں کرتی
:)

Kashfeen
14-11-2010, 09:56 PM
السلام علیکم
کچھ سوال مزید۔۔۔۔

عید پر کون سا پکوان شوق سے بناتی ہیں؟
کیا پالتو جانور پالنے کا شوق ھے اگر ھاں تو کون سے؟
اگر چوائس دی جائے تو آپ امریکہ کے ترقی یافتہ شہر رھیں گی یا پاکستان کے گاؤں میں؟

و علیکم السلام

ماظق بھائی کیسے ہیں آپ؟

میں دوں جوابات۔۔۔۔۔۔۔بعد میں آپی دیں گی۔۔۔۔۔۔آپی کی طرف سے۔;)

عید پر کون سا پکوان شوق سے بناتی ہیں؟

جو آسانی سے بن جائے یعنی زیادہ محنت نا کرنا پڑے۔۔۔۔۔۔۔;d

کیا پالتو جانور پالنے کا شوق ھے اگر ھاں تو کون سے

پالا ہوا ہے نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوبی۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ;d

اگر چوائس دی جائے تو آپ امریکہ کے ترقی یافتہ شہر رھیں گی یا پاکستان کے گاؤں میں؟

ویسے تو ترقی یافتہ شہر میں لیکن۔۔۔۔۔۔۔ "جہاں پیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہاں میں۔۔۔۔۔۔میرا جیا۔۔۔۔۔۔"

نوٹ: یہ سب مذاق ہے اور سارے جوابات آپی کی طرف سے دینے کہ کوشش کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔امید ہے سب نے انجوائے کیا ہوگا۔

وعلیکم السلام بھائی

:)
ویسے روزو نے جواب مزے کے دیے ہیں۔۔۔اور ٹھیک بھی ہیں۔بس لاسٹ والے سوال میں ایک اور بات ایڈ کرنا چاہوں گی۔کہ میں پاکستان میں رہنا پسند کروں گی۔۔۔لیکن شہر میں۔گاوں میں کبھی رہی نہیں۔
لیکن وہی بات کہ انہوں رہیں گے تو میں بھی رہ لوں گی۔۔۔

اور سوبو تو بہت پالی سی بلی ہے اور سب کی ہے۔۔۔:)
میرے بچوں کو مچھلیاں پسند ہیں۔۔۔

روزبیہ خواجہ
14-11-2010, 10:14 PM

گاؤں میں رہنے کے لیے بہت ہمت چاہیے آپی۔۔۔۔۔۔۔۔ہم جیسے نازک مزاج نہیں رہ سکتے۔۔۔۔۔۔۔بہت مشکل ہے اب تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس بارے میں بعد میں بات کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی آپ کو پاکستان سے جو محبت ہے نا اس حساب سے ظاہر سی بات ہے پاکستان کے شہر ہی میں رہنا پسند کریں گی لیکن گاؤں کے حساب سے بات کروں تو ہمیں ہر بات دیکھنا ہوتی ہے نا اپنے بچون کا مستقبل بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو اگر آپ وہاں رہی بھی ہوتیں کبھی تب بھی اس کو سلیکٹ نا کرتیں۔ میرے خیال میں تو۔:)

KishTaj
19-11-2010, 07:12 PM
السلامُ علیکم
آپی مزید سوالات تیار ہیں۔ کاپی پیسٹنگ ۔۔ ہیں جی

خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟
خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟
خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟
کتنے دوست ہیں عام زندگی میں اور انٹرنیٹ پر؟ بہترین کون ہے؟
تنہائی میسر آتی ہے، اگر آتی ہے تو کیا سوچتی ہیں؟
سٹارز پر یقین رکھتی ہیں؟
پسندیدہ اقوالِ ذریں؟
کس طرح کے لوگ پسند ہیں؟
ہمارے سسٹم کی بنیادی خامیاں آپ کی نظر میں؟
حالات حاضرہ پر کوئی تبصرہ؟
کوئی ایسی عادت جسے چھوڑنا چاہیں...
زندگی کا آپ کے نزدیک مطلب اور مقصد کیا ہے....
کبھی زندگی بُری لگی؟

غصے میں کسی کا سر پھاڑنے کو دل چاہتا ہے؟
آپ کا پسندیدہ پاکستانی لیڈر؟
آپ نے پاکستان میں رہتے ہوئے کبھی ووٹ ڈالا؟
کسی کی قابلیت جانچنے کا بہترین ذریعہ آپ کی نظر میں؟
کس طرح کے لوگ نا پسند ہیں؟
دوسروں کی وہ عادت جو آپ کو بہت ذہر لگتی ہو۔۔میرا مطلب بُری؟
کوئی ناقابل فراموش واقعہ؟
آپ کی زندگی کا اب تک سب سے بہترین لمحہ؟
آپ کو اگر کسی جگہ سے اچھا ریسپانس نہ ملے تو اس صورت میں آپ کیا کرتی ہیں

کون سے عوامل (طریقہ،چیزیں) آپ کے خراب مزاج کو فورا سے ٹھیک کردیتے ہیں؟
آپ کے دوست خود بخود بن جاتے ہیں یا آپ شعوری کوشش کرتی ہیں؟
ٓآپ دوستی کن شرائط پہ کرتی ہیں؟
آپ اچھی رازداں ہیں یا نہیں؟
گھر والوں سے دور رہتی ہیں تو کس کو سب سے ذیادہ مس کرتی ہیں؟
میٹرک کرنے تک آپ کیا بننا چاہتی تھیں اور پھر انٹر میڈیٹ کے بعد اور اب جب کہ آپ تعلیم سے فارغ ہو چکی ہیں تو جو بن چکی سو بن چکی اور کیا بننا چاہتی ہیں۔ اگر آپ کے اپنے اختیار میں ہوتا تو کونسے شعبہ میں جانا پسند کرتیں۔
آئینہ دیکھ کے پہلا خیال کیا آتا ہے؟
زندگی میں وہ کونسی خواہش ہے جو پوری نہ ہوسکی؟

آپ کاسب سے بڑا دشمن کون ہے؟
پاکستان کے بارے میں کیا خیال ہے؟
کس چیز سے پیار ہے اور کیوں؟
اچھا سنا ہے پیچھے دیکھنے سے لوگ پتھر ہو جاتے ہیں۔۔۔ کیا آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی ایسا لمحہ جو آپکو پتھر کر سکتا ہے؟
گر آپ کی جاسوسی پہ کسی کو لگا دیا جائے تو آپ کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟
اچھا اگر کوئی یہ کہے کہ فلاں آپ کی برائیاں کر رہا تھا تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟
وه كون شخص هے جسكے نقش و قدم پر آپ چلتی هيں یا چلنے کی خواہش ہے؟

آپ اپنی سالگرہ کے دن کو اہمیت دیتی ہیں؟
آپ کا یہ خاص دن کس طرح گزرتا ہے؟
آپ کو اس دن سب سے پہلے کون وِش کرتا ہے؟
اس دن کس کی وِش کا سب سے زیادہ انتظار رہتا ہے؟ ( اگر یہ سوال بہت ذاتی لگے تو بے شک گول کر جائیں)
کوئی یادگار تحفہ جو اب تک سنبھال کے رکھا ہو؟
اس دن تحفے میں کیا لینا اچھا لگتا ہے؟
پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں میں چبھتاہے تب آپ کیا کرتی ہیں؟
کچن میں کام کرتے وقت ساتھ ساتھ بکھیرا سمیٹتی ہیں یا خوب گندا کرتی ہیں؟
پورے گھر میں آپ کی پسندیدہ جگہ؟
آپ کی چھٹی حس کس حد تک شارپ ہے؟
کیا پھولوں، رنگوں اور اس طرح کی دوسری چیزوں سے جن پر باقاعدہ ریسرچ کے بعد انسانی نفسیات جاننے کے کچھ نتائج سامنے آئے ہیں۔۔۔آپ اس چیز پر یقین رکھتے ہیں۔۔؟ مطلب کہ ہم ان کی مدد سے انسانی شخصیت کے کسی پہلو کو سمجھنے کا دعوا کرسکتے ہیں؟
اپیا فرض کرتے ہیں کہ آپ کو ہر صبح گدو بیراج کے دروازے کھولنے پر لگا دیا جائے تو ۔۔ ؟
آپ کی کوئی عجیب وغریب خواہش ؟
کن چیزوں پر روپیہ دل کھول کر خرچ کرتی ہیں؟
آپ کو کچھ جمع کرنے کا شوق ہے بھی کہ نہیں؟

اگر آپ کسی انسان کو بہت برا تصور کرتی ہیں تو کیا اس کا برملا اظہار کرتی ہیں۔ جبکہ عموما" دیکھا گیا ہے کہ انسان جن کے متعلق اچھی سوچ رکھتا ہے ان سے حال دل کہنے میں عموما" گھبراتا ہے (یہ آپ کے فیملی میمبرز اور دوست بھی ہو سکتے ہیں)۔

ون اردو پر کون سی شخصیت آپ کے لئے "نا قابل یقین" ہے۔ یا اس کی کوئی عادت یا کام-

اگر ون اردو اور اپنے کسی قریبی دوست میں سے کسی ایک کو چننا پڑے تو آپ کیا چنیں گی۔ ( فیصلہ تو مشکل ہی ہو گا)۔

کیا کبھی ایسا محسوس ہوا کہ ون اردو نہ ملتا تو کیا ہوتا؟؟

روتے ہوئے اگر ٹشو باکس سامنے یا آس پاس نہ ہو تو کیا استعمال کرتی ہیں ؟

رونے کے بعد اگر کوئی چہرہ دیکھ لے تو اس سے سچ بتا دیتی ہیں کہ روئی تھیں یا ہائیڈ کر جاتی ہیں؟

مینڈک ، سانپ ، کاکروچ ، چھپکلی ، ارتھ وارم ۔ ان میں سے کوئی ایک آپ کو تحفے میں دوں تو کیا لینا چاہیں گی؟

تعلیم اور جاب ساتھ ساتھ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے ٹائم کو مینج کرنا اور بعض دفعہ سخت محنت اور کوشش کے باوجود کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جسکا نتیجہ ناکامی ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پل آیا ہے تو اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے
بہت مایوس ہوتی ہیں؟

یا

پہلے سے زیادہ محنت کرنے کا عزم کرتی ہیں ؟

ہر انسان میں بہت سی عادتیں ہوتی ہیں کچھ اچھی اور کچھ بری ذرا یہ بتائیں کہ کون ایسی عادت ہے جو اب تک آپ کوشش کے باوجود نہیں ترک نہیں کر سکیں؟

اور کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکیں؟

آج کے حالات و واقعات کی بیس پر اپنے آنے والے کل کے بارے میں کچھ سوچتی ہیں؟ (میرا مطلب فیوچر پلاننگ کرتی ہیں)

اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گی ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گی)

آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔

اب ذرا یہ بتائیں کہ اخلاقی ذمہ داری اور مذہیبی ذمہ داری میں سے اگر انسان کسی ایک سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟

جب اتنے کلوذ رشتے ہوں تو کیا انکو یوں ایسی وجہ بیاں کر کے راہ فرار اختیار کی جائے تو کیا پھر بھی خوشخال زندگی گزاری جاسکتی ہے ؟

انسانی زندگی ایک بہت سادہ اصول کے تحت چلتی ہے Give and Take کیا کہتی ہیں اس اصول کے بارے میں کیا یہ تین لفظوں کے اصول پر عمل کرنا اتنا ہی سادہ اور آساں ہے ؟

وہ کون سی جگہ/مقام/ کام/ ایسا ہے جس/جہاں کو/پر کرنے /جانے کو آپ کا کبھی دل نہیں کیا مگر مجبورا جانا پرٹا ہے ؟

کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتی ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال کئے تھے نہ تو تھوڑا سی تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )

آپ کنجوس ہیں یا فراغ دل ہیں ؟

اپنے آپ کو سب کے سامنے کوئی مشورہ یا کوئی نصیحت یا صلاح دینا چاہیں گی؟

اچھا کھانا پکانے کے لیے ۔ بندے کو کس چیز میں ماہر ہونا چاہیے ۔ کوکنگ جواب نہیں اس کا۔۔

اگر گھر میں مہمان آجائیں ۔اور ان کی مہمان نوازی کے لیے آپ فوری طور پر کیا کریں گی۔ جبکہ گھر میں کچھ بھی نہیں ہے۔ اب یہ نہ کہہ دینا کہ بازار سے منگا لوں گی۔

کوئی ایسا کام جو آپ چاہیں کہ آپ مرنے سے پہلے کریں؟

کوئی ایسی بات جو آپ چاہیں کہ میں مان لوں؟

کوئی اچھا سا میسج جو صرف میرے لیے ہو؟

ڈانٹ کا ایک خاص جملہ کیا بولتی ہیں؟

شہر سے باہر جاتے ہوئے کون سی 2 چیزیں خاص دھیان سے ساتھ لے جائیں گی؟

ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ میں سے کوئی ایک چیز پسند کریں تو کیا؟

گھڑی باندھتی ہیں ہاتھ پر؟ اگر نہیں تو ٹائم کیسے دیکھتی ہیں۔ اور کیا بار بار وقت دیکھنے کی عادت ہے؟

شولڈر بیگ میں کیا کیا گھسایا ہوتا ہے؟

آئسکریم بیڈ میں بیٹھ کر کھانے کا زیادہ مزا آتا ہے کہ ہیٹر کے قریب

اپنے سے زیادہ کوئی خوبصورت عورت دکھے تو جیلسی محسوس کرتی ہیں کہ دل سے تعریف کر دیتی ہیں؟

دن کا کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟

آپ کچن میں ہوں کوئی کمرے سے آواز دے تو وہیں سے جواب دے کر پوچھ لیتی ہیں کہ کمرے میں یا اس شخص کے پاس جا کر؟

ماں جی آپ کو کیسے ڈانٹتی ہیں؟

ماں جی کو آپ کی کون سی عادت شدید نہ پسند ہے؟

کون سی ایسی بات ہے جو آپ چاہ کر بھی نہیں کر پاتیں؟

روزمرہ کے کاموں میں کون سا کام شدید نا پسند ہے؟

اگر آپ کو سزا دینی ھو تو؟
لڑکے اور لڑکیوں کی پسندیدہ اور ناپسندیدہ عاد ات؟
زندگی کب خوبصورت لگی اور کب بدصورت؟
ماں کیا ھے؟
کون سا ملک بہت پسند ھے اور کون سا ناپسند؟
کبھی جھوٹ بولا؟ اگر ہاں تو کب؟
کیا آپ سٹریٹ فارورڈ ھو؟
کسی کو دعا دینی ھو تو کیا کہتی ہیں؟ (کیا الفاظ استعمال کرتی ہیں؟)
دنیا میں سب سے پیارا رشتہ? وجہ؟

کوئی زبردستی آپ کو کھیلوں کی خبریں سنا رہا ہو اور آپ کا ذرا دل نہ کرے تو سُن لیتی ہیں ، یا منع کر دیتی ہیں؟
کوئی نان فیورٹ گانا لگا ہو ، یا بات ہو رہی ہو اور آپ اٹھ نہ سکیں محفل سے تو صبر کرتی ہیں؟ یا بُرے بُرے منہ بناتی ہیں؟
کھانا جل جائے تو دل میں کیا خیال آتا ہے؟ چلو یہ تو روز کی بات ہے؟ یا ، او ہو آج پھر جل گیا؟
کھانا جل جانے کی صورت میں فوری طور پر کیا کرتی ہیں؟
ہفتے میں کتنے دن کھانا جلاتی ہیں؟
انگریزی حروف تہجی میں کون سا حرف پسند ہے؟
اردو حروف تہجی میں کون سا حرف پسند ہے؟
کون سا سبجیکٹ بہت اچھا لگتا تھا؟
کس سبجیکٹ میں آپ سب سے ویک تھیں؟
ہوم ورک کرنا کیسا لگتا تھا؟
کون سی سزا بہت بُری لگتی تھی؟

ون اردو کے مسیج باکس کی کون سی اسمائل زیادہ پسند ہے؟

گاڑی کا کون سا کلر پسند ہے؟

درختوں پر پتوں کا کون سا رنگ پسند ہے؟

انار کیسا پھل لگتا ہے؟ ;)

ایک انار سو بیمار ، کسے کہتے ہیں؟ ;d

کیوی کھانے کا آسان ترین طریقہ کیا ہے؟

کچن میں کام کرتے ہوئے کچن پیپر استعمال کرتی ہیں؟ کہ کوئی ٹاول ،کپڑا وغیرہ؟

ون اردو کی پرانی سائٹ پسند تھی ، کہ نئی والی پسند ہے؟

کوئی آپ پر بے حد غصہ کرے تو کیا کرتی ہیں؟

برف باری کا موسم کیسا لگتا ہے؟

بارش کیسی لگتی ہے؟

بادلوں کے گرجنے سے ڈرتی ہیں؟

سب سے زیادہ خوف کس بات ، چیز سے محسوس ہوتا ہے؟

زندگی آپ کو دو وشز دے ۔ تو کیا مانگیں گی؟

اپنے لیے ایک ٹائٹل چوز کریں تو کیا کریں گی؟

اردو ، انگلش ، پنجابی اور میر پوری کے علاوہ کون سی زبان ایسی ہے جو آپ کو اٹریکٹ کرتی ہے۔ چاہے بولنی ،پڑھنی آئے یا نہیں ۔؟

کھانا کھاتے ہوئے باتیں کرتی ہیں کہ خاموشی سے کھاتی ہیں؟

سنجیدہ باتیں پسند ہیں ، کہ ہلکی پھلکی مزاح سے بھرپور ۔؟

نظر کی عینک لگاتی ہیں؟

کیسی لگتی ہے آپ کو خود کو عینک ؟ سوٹ کرتی ہے؟آپ کے خیال میں۔

یہ خلوص آپی کے سوالات پیسٹ کررہی ہوں۔

کس ناول کی کمپوزنگ میں مزہ آیا آپ کو۔ ۔ سب سےزیادہ؟۔ ۔ ۔ اور بور کس نے کیا زیادہ؟۔ ۔ ۔
پڑھ کر کمپوز کرتی ہیں؟۔ ۔ مطلب پڑھتی ہین ساتھ ساتھ کمپوز کرتے ہوئے ؟۔ ۔ ۔
کتنی بااصول ہیں؟۔ ۔ ۔ اور کتنا ہونا چاہیے آپ کے خیال میں؟۔ ۔ ۔
آپ کا اپنا وضح کردہ کوئی اصول؟۔ ۔ ۔ خود آپ کے لیے۔ ۔ اور کسی دوسرے کے لیے؟۔ ۔ ۔
کیا سمجھتی ہیں کہ۔ ۔ اصول عمل کرنے کے لیے ہوتے ہیں یا بس۔ ۔ کتابی باتیں؟۔ ۔ ۔
کس کے لیے اصولوں سے انحراف کرسکتی ہیں؟۔ ۔ ۔ کبھی کیا ویسے؟۔ ۔

آپ کا نام کس نے رکھا تھا ویسے؟۔ ۔ ۔ اور کیا تبدیل کرنا چآہیں گی اپنا نام؟۔ ۔ ۔
ویسے ہی کوئی اور نام جو پسند ہو آپ کو۔ ۔ اپنے لیے؟۔ ۔ ۔
پیار سے جیسے گھر میں نام رکھتے ہیں ۔ ۔ ۔ ایسے کوئی نام آپ کا؟۔ ۔ ۔ اور آپ اس طرح نام رکھتی ہیں ؟۔ ۔ ۔ اچھا لگتا ہے آپ کو یا۔ ۔ ۔ یہ کیا کہ نام بگاڑ دیا اچھا بھلا؟۔

KishTaj
19-11-2010, 07:15 PM
خلوص آپی کے مزید سوالات

یادداشت کیسی ہے جی آپ کی؟۔ ۔ ۔
پرانی باتیں۔ ۔ یاد رکھتی ہیں قصدا کوشش کرکے؟۔ ۔ ۔ یا یاد رہ جاتی ہیں خود ہی؟۔ ۔ ۔
رکھنی چاہئیں ویسے یاد؟۔ ۔ ۔
ماضی سے کیا سیکھا آپ نے اپنے؟۔ ۔ ۔ کچھ جو درست کیا ہو اپنے حال مستقبل کے لیے اس کے ذریعے؟۔ ۔ ۔
اگر گھر پر ون اردو کھیلیں آپ۔ ۔ ۔ تو کس کو کیا بنائیں گی؟۔ ۔ ۔

لکھائی کیسی آپ کی؟۔ ۔ اردو کی اور انگلش کی ؟۔ ۔ ۔
کاپی وغیرہ سیدھا رکھ کر لکھتی ہیں۔ ۔ ترچھا کرکے؟۔ ۔ ۔
ایک دن میں۔ ۔ سب سے زیادہ صفحے کتنے کمپوز کیے آپ نے ؟۔ ۔ ۔

گرما گرم آئس کریم۔ ۔ اور ٹھنڈی ٹھار چائے ۔ ۔ ۔ آپ کیا لیں گی جی؟۔ ۔ ۔
بچپن میں کون سے کھیل کھیلتی تھیں پھر؟۔ ۔ ۔
اچھا ویسے۔ ۔ آپ کسی کے رعب میں آجاتی ہیں؟۔ ۔ یا تھیں؟۔۔ تو کس کے؟۔ ۔ ۔
غیر پاکستانی کھانوں میں کچھ پسند ہے؟ ۔ ۔خود کیا بنالیتی ہیں ؟ ۔ ۔

سودا سلف کون لاتا ہے گھر کا؟ ۔ ۔۔۔ ۔ ۔

نکلنے سے پہلے گھر سے۔ ۔ کیا چیز بطور خاص چیک کرتی ہے؟۔ ۔ ۔
کبھی ایسا ہوا چابیاں گھر بھول گئی ہوں؟۔ ۔ ۔ یا گاڑی میں بھول کر گاڑی لاک کردی ہو؟۔ ۔ ۔
کوئی ایسا محاورہ۔ ۔۔ ۔ اختلاف ہو جس سے؟۔ ۔ ۔
خود ڈرائیونگ کرتی ہیں۔ ۔ پسندیدہ گاڑی؟۔ ۔ ۔ اور کس وجہ سے؟۔ ۔ چالان ہوا کبھی؟ تو کس وجہ سے؟۔ ۔ ۔
اچھا خط یا ای میل بھیجتی ہیں کسی کو؟۔ ۔ ۔ جاننے والوں میں؟۔ ۔ کیسے لکھتی ہیں؟ ۔ ۔مختصر یا کافی طویل؟۔ ۔ اور ابتداء و اختتام کیسے کرتی ہیں؟۔ ۔ خیریت مطلوب خیریت موجود۔ ۔ ۔ والسلام؟۔ ۔ ۔
عید پر عیدی کیسے دیتی لیتی ہیں؟۔ ۔ آرام سے یا من مرضی سے؟۔ ۔ ۔ ۔
اپنے والدین اور گھر والوں۔ ۔ یا جاننے والوں (بشمول ون اردو ممبران)۔ ۔ ۔میں سے کسی کوئی عادت۔ ۔ اپنانا چاہیں جو آپ؟۔ ۔ ۔
آپ سب بہن بھائیوں میں۔ ۔ سب سے بہادر۔ ۔ سمجھدار۔ ۔ ذہین اور سگھڑ کون ہے؟۔ ۔ ۔
رات کو سوتے میں اٹھتی ہیں۔ ۔ یا گہری نیند سوتی ہیں؟۔ ۔ ۔ بس ایک بار سوئے۔ ۔ پھر صبح ہی جاگے؟۔ ۔
الارم لگا کر سوتی ہیں؟۔ ۔ خود سے کھل جاتی ہے آنکھ وقت پر اٹھنا ہو جب بھی؟۔ ۔ ۔
کبھی نقل کی یا کروائی؟۔ ۔ اور پکڑی تو نہیں گئیں کبھی؟۔ ۔ ۔
وقت کی کتنی پابند ہیں؟ ۔ ۔ ۔
کون سا رنگ آپ کو خود پر زیادہ اچھا لگتا ہے؟۔ ۔ ۔ اور کس رنگ میں دوسروں سے زیادہ تعریف ملتی ہے؟۔ ۔ ۔ پھر تعریف والوں کے گھر جانا ہو تو۔ ۔ ۔ کون سا رنگ پہن کر جاتی ہیں؟۔ ۔ ۔ جس میں تعریف ہوئی ہو؟۔ :p۔ ۔
زیورات کا شوق ہے؟۔ ۔ ۔ کون سا اچھا لگتا ہے زیادہ پھر؟۔ ۔ ۔
چوڑیاں پہنتی ہیں؟۔ ۔ ۔ کون سی ۔ ۔ کتنی ۔ ۔ اور کس ہاتھ میں؟۔ ۔ سوٹ کے ہم رنگ؟۔ ۔
کیا چیز مزے دار لگی آپ کو ۔ ۔ من و سلوی میں ؟۔ ۔ ۔
کچی سبزیاں۔ ۔ دالیں وغیرہ کھاتی ہیں؟۔ ۔
کھانے میں نمک مرچ کیسا لیتی ہیں؟۔ ۔ تیز یا معتدل یا ہلکا؟۔ ۔ ۔
پہلے سے پکا رکھا سالن یا روٹی۔ ۔ کھالیتی ہیں آرام سے؟۔ ۔ ۔ یا تازہ کھانا چاہیے؟۔ ۔ ۔ اور گرم کرکے کھاتی ہیں ضرور یا ٹھنڈا بھی چلے گا؟۔ ۔ ۔
سونے سے پہلے رات کو۔ ۔ کیا کام ضرور کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔
اور صبح اٹھتے ہی پہلا کام کیا؟۔ ۔
رات کے علاوہ دن میں سوتی ہیں؟۔ ۔ ۔
لیٹتے ہی نیند آجاتی ہے؟۔ ۔ یا دیر میں؟۔ ۔
زیادہ سے زیادہ کبھی۔ ۔ کتنی دیر تک سوئی ہیں؟۔ ۔ ۔ اور زیادہ سے زیادہ کتنا جاگی ہیں کبھی؟۔

کسی چیز۔ ۔ماحول۔ ۔ موسم۔ ۔ رویہ۔ ۔ حالات وغیرہ وغیرہ۔ ۔ کی تبدیلی جلد قبول کرلیتی ہیں۔ ۔ ۔ یا وقت لگتا ہے؟۔ ۔
اچھا ڈر لگتا ہے اکیلے ۔ ۔ ۔ تو کس چیز سے؟۔ ۔ مطلب کیا سوچ کر ڈر لگتا ہے؟۔

یہ چنے منے سے میری طرف سے بھی کچھ سوالات۔

کتنی بار کروٹیں بدلتی ہیں۔
کیسے خواب دیکھتی ہیں۔
کتنی بار آنکھ کھل جاتی ہے۔
کتنی گہری نیند سوتی ہیں۔
کسی آہٹ سے اٹھ جاتی ہیں یا نہیں۔۔۔۔

چوڑیاں، مہندی اور میک اپ میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہو تو کیا لیں گی۔
کیا کسی کا دیا دکھ جلد بھول جاتی ہیں۔۔۔یا کبھی نہیں بھول پاتی ہین۔۔۔مثال کےطور پر دھوکہ وغیرہ۔۔۔
کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کتی ہیں؟
اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکی ہیں۔۔۔؟
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہیں؟
کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔پکنک پر جاتی ہیں؟
کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے
کونسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتی ہیں؟
کرکٹ دیکھتی ہیں؟ ۔۔۔کونسا کرکٹر پسند ہے؟
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔~۔
آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔تو آپ کیا کرتی ہیں؟کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتی ہیں یا وہاں سے چلی جاتی ہیں یا خاموشی سے سنتی رہتی ہیں یا مذید غصہ دلاتی ہیں;d؟
کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں؟
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گی؟
کسی کے تھپڑ لگایا ہے;d؟
پانی کیسے پیتی ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔یا۔۔

روٹی پکانا آتی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔روٹی پکانا کیسے سیکھی تجربات کیسے رہے۔۔۔کیا کیا گزری اگر
چاہیں تو شئر کریں؟
کارٹون دیکھتی ہیں؟ کونسا پسند ہے؟
بچپن میں کہانیاں سنتی یا پڑھتی تھیں بچوں والی ۔۔۔
صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گی؟
جب بیمار ہوتی ہیں تو کیا چڑچڑی ہوجاتی ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلتی ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
کچن میں ماچس استعمال کرتی ہیں یا لائٹر؟
گھر داری کے کونسے کاموں ے بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں ذیادہ؟
بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گی؟
نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹی رہتی ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟
قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتی ہیں یا ایسے ہی؟
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتی ہیں یا؟

KishTaj
19-11-2010, 07:16 PM
اب اس سے پہلے کہ آپی آئیں اور میری بھی شامت آئے میں چلتی ہوں۔

روزبیہ خواجہ
19-11-2010, 07:22 PM
;d

فکر مت کرو میرے پیچھے چھپ جانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپی کو میں سنبھال لوں گی۔۔۔۔۔۔ مجھے کئی طریقے آتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;d;)

Samia Ali
19-11-2010, 08:04 PM
کاشفین سس میرے پاس بھی سوالات ہیں پہلے آپ کش کی طرف سے سوالات کی برسات کا لطف اٹھائیں پھر میری باری ہوگی

HarfeDua
19-11-2010, 08:09 PM
عروصہ جی میرا سوال۔۔۔۔
کیا آپ کو بھی انٹرویو دیتے ہوئے رونے کا دل چاہ رہا ہے؟ یا بال نوچنے کا؟ (سوال کرنے والے کے)۔

Samia Ali
19-11-2010, 08:25 PM
کاشفین سس ایک سوال کا جواب تو دے ہی دیں

اگر آپ کو صدر زرداری سے برینڈ آف دا ائیر کا ایوارڈ لینا ہو تو آپ کیا کریں گی؟؟؟

KishTaj
19-11-2010, 08:46 PM
عروصہ جی میرا سوال۔۔۔۔
کیا آپ کو بھی انٹرویو دیتے ہوئے رونے کا دل چاہ رہا ہے؟ یا بال نوچنے کا؟ (سوال کرنے والے کے)۔
اوہو عروصہ آپی اتنی مشکلوں سے میں نے بال سیٹ کئے ہیں،۔۔۔ عید کے دن تو سنورے رہنے دیں نا;d۔۔

KishTaj
19-11-2010, 08:47 PM
کاشفین سس میرے پاس بھی سوالات ہیں پہلے آپ کش کی طرف سے سوالات کی برسات کا لطف اٹھائیں پھر میری باری ہوگی
لطف کی خالہ مجھے تو لگ رہا ہے کہ ڈنڈا اٹھایا جانے والا ہے۔۔;)۔

KishTaj
19-11-2010, 08:49 PM
;d

فکر مت کرو میرے پیچھے چھپ جانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپی کو میں سنبھال لوں گی۔۔۔۔۔۔ مجھے کئی طریقے آتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;d;)
نہیں نا تم پر بھروسہ کیسے کروں تم تو ان کی فین نہیں اے سی ہو پوری ;d۔۔
کہیں آگے سے ہی کہیں کھسک لیں تو:p؟؟؟

3lovelykids
19-11-2010, 09:11 PM
ویسے کشتاج جتنے سوالوں کی بارش کی ہے نا تم نے۔۔۔۔۔۔ان کے جواب سننے کے لئے 6 مہینے تو کہیں نہیں گئے۔۔۔۔اور عروسہ جانوں رب راکھا تمھارا۔۔۔۔ہا ہاہاہا

KishTaj
19-11-2010, 09:18 PM
ویسے کشتاج جتنے سوالوں کی بارش کی ہے نا تم نے۔۔۔۔۔۔ان کے جواب سننے کے لئے 6 مہینے تو کہیں نہیں گئے۔۔۔۔اور عروسہ جانوں رب راکھا تمھارا۔۔۔۔ہا ہاہاہا
ہی ہی ہی ہی۔ شکریہ آپی
یعنی میں آرام سے پیپر دے آؤں تب تک چلے گا نا انٹرویو;)۔
اس کے بعد مزید سوالات۔۔۔ ویسے راہِ فرار تو ہے نا;d۔

3lovelykids
19-11-2010, 09:25 PM
اچھا اچھا تو لونگ ٹرم پلانگ ہے۔۔۔۔۔ایسے پیپرز کا غصہ نکالنے کا اچھا طریقہ ہے ;d
امریکن سوپس کی طرح چلانے کا ارادہ ہے۔۔۔۔بیچاری میری سہیلی۔۔۔پر مجھے بھی بڑا مزا آ رہا ہے۔۔۔پر اپنی کاشفین کو نا بتانا۔۔۔ہاہاہاہا

KishTaj
19-11-2010, 09:42 PM

ہی ہی ہی ہی ۔۔۔ میری بہت ہی پیاری آپیا ہیں میں کہاں غصہ نکال رہی ۔۔۔ وہ تو ایسے ہی آپی کو تنگ کرنے کا دل چاہا ۔;d۔
نہیں۔ بیل گاڑی کی طرح۔۔ آہستہ آہستہ ۔۔۔ دور دراز تک ۔۔ وغیرہ۔ وغیرہ تک چلانے ;dکا ارادہ ہے۔۔۔۔
اوہو کاشفین آپی کے انٹرویو میں عروسہ آپی سے کیا ڈر؟;)۔۔

3lovelykids
19-11-2010, 09:47 PM
بیل گاڑی کی طرح آہستہ آہستہ۔۔۔۔۔ابھیکاشفین آکر تمھاری بیل گاڑی میں بیٹری ڈالتی ہے ہی ہی ہی۔۔

KishTaj
19-11-2010, 09:56 PM
بیل گاڑی کی طرح آہستہ آہستہ۔۔۔۔۔ابھیکاشفین آکر تمھاری بیل گاڑی میں بیٹری ڈالتی ہے ہی ہی ہی۔۔
:'(:'(:'(

Samia Ali
20-11-2010, 06:06 PM
لطف کی خالہ مجھے تو لگ رہا ہے کہ ڈنڈا اٹھایا جانے والا ہے۔۔;)۔

پر میرے بھانجے کا نام تو مصطفی ہے *rolling eyes*
یہ ڈنڈا کیا ہوتا ہے؟؟؟؟ اسے اٹھایا جاتا ہے؟؟؟ کھڑا نہیں ہو سکتا یہ؟؟؟؟

روزبیہ خواجہ
20-11-2010, 11:41 PM
نہیں نا تم پر بھروسہ کیسے کروں تم تو ان کی فین نہیں اے سی ہو پوری ;d۔۔
کہیں آگے سے ہی کہیں کھسک لیں تو؟؟؟

;d
ارے میں ایسی نہیں ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں تو بہت معصوم ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپی سے پوچھ لو۔

میری معصومیت پر شک کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے خدا یہ سننے سے پہلے عروسہ آپی کیوں نہ آگئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:(

تاکہ ہم دونوں مل کر گپیں لگاتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;d

کشمش تمہیں تو میں بعد میں دیکھ لوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔>:(

روزبیہ خواجہ
20-11-2010, 11:44 PM
بیل گاڑی کی طرح آہستہ آہستہ۔۔۔۔۔ابھیکاشفین آکر تمھاری بیل گاڑی میں بیٹری ڈالتی ہے ہی ہی ہی۔۔

;d
ارے وہ تو انجان بنی بیٹھی ہوں گی جیسے کچھ پتا ہی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔بڑی چالاکو ہیں ہماری اور آپ کی سہیلی جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جانتی ہیں نا آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)

روزبیہ خواجہ
20-11-2010, 11:46 PM
:'(:'(:'(

۔ ۔ ۔;d;d

KishTaj
20-11-2010, 11:48 PM
;d
ارے میں ایسی نہیں ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں تو بہت معصوم ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپی سے پوچھ لو۔

میری معصومیت پر شک کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے خدا یہ سننے سے پہلے عروسہ آپی کیوں نہ آگئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:(

تاکہ ہم دونوں مل کر گپیں لگاتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;d

کشمش تمہیں تو میں بعد میں دیکھ لوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔>:(
آجائیں آپی ۔۔۔ ورنہ اب یہ بور ہوتی رہا کرے گی ۔۔ سوبو بھی غائب ہے نا:mad:۔

روزبیہ خواجہ
20-11-2010, 11:49 PM
آجائیں آپی ۔۔۔ ورنہ اب یہ بور ہوتی رہا کرے گی ۔۔ سوبو بھی غائب ہے نا:mad:۔

کشمش مجھے بلیک میل کیوں کر رہی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے تمہارا کیا بگاڑا ہے۔
دیکھو تو میرا چہرا اتر گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ جا رہا ہے۔:(

KishTaj
21-11-2010, 11:55 PM
کشمش مجھے بلیک میل کیوں کر رہی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے تمہارا کیا بگاڑا ہے۔
دیکھو تو میرا چہرا اتر گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ جا رہا ہے۔:(
ارے کون کدھر جا رہا ہے پیاری؟۔۔۔۔
کون بلیک میل کررہا ہے؟:p۔

روزبیہ خواجہ
22-11-2010, 09:01 PM
ارے کون کدھر جا رہا ہے پیاری؟۔۔۔۔
کون بلیک میل کررہا ہے؟:p۔

کوئی نہیں جا رہا۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی خوش فہمی میں نہ رہنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:cool:

اور بلیک میل نہیں تو کیا وائیٹ میل کر رہی تھیں کشور۔۔۔۔ کہیں کی۔>:(

Kashfeen
22-11-2010, 09:27 PM
کیا کہوں اب۔۔۔۔۔
:(
میری تو ہمت بھی نہیں ہو رہی جواب لکھنے کی
کیا ضروری ہے جواب دینے
~

Kashfeen
24-11-2010, 01:28 AM
ارے واہ بہت خوب۔۔۔۔کوئی عروسہ سس کو عروسہ سس سے بڑھ کر بھی جانتا ھے۔۔۔چلیں اسی بات پر ایک اور سوال۔۔۔
:)
کیا آپ سے بڑھ کر کوئی آپ کو جانتا ھے؟

مجھے مجھ سے بڑھ کر کوئی نہیں جانتا بھائی، ۔جو مجھے اچھے سے جانتے ہیں وہ ،وہی لوگ ہیں جو ٹوئنٹی فور سیون میرے ساتھ رہے تھے ،ہیں۔جیسے میری بہن،انہوں،دوستوں میں فائزہ۔۔۔

فورم پر بھی ہیں کچھ ممبرز جن سے میری اچھی بنتی ہے۔وہ کافی حد تک میرے مزاج آشنا ہیں۔

Kashfeen
24-11-2010, 01:33 AM
السلامُ علیکم

وعلیکم السلام

آپی مزید سوالات تیار ہیں۔ کاپی پیسٹنگ ۔۔ ہیں جی

جی جی کیوں نہیں جی>:(
یہ صرف اور صرف تمھارے لیے لکھ رہی ہوں۔کہ تم اپ سیٹ نہ ہو اور آرام سے ایگزیمز کی تیاری کر سکو ۔۔۔۔کش مش
خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟

کوئی ایک ہو تو بتاوں بھی
;d
خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟
کوئی ہو بھی تو۔۔;)
جسٹ کڈنگ،،،بہت سی ہیں۔

خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟

کوئی اور بیان کر سکے تو اجازت ہے میں نہیں کر سکتی۔

تنہائی میسر آتی ہے، اگر آتی ہے تو کیا سوچتی ہیں؟

بہت کچھ۔۔کبھی کبھی لگتا ہے کہ میں دنیا کے کسی اور لیول پر رہ رہی ہوں۔جیسے کچھ بھی مجھ سے ریلیٹ نہیں کرتا وغیرہ۔اوٹ پٹانگ سا بہت کچھ۔
سٹارز پر یقین رکھتی ہیں؟

نہیں۔۔۔؟

کس طرح کے لوگ پسند ہیں؟

آنسٹ ،سادہ،پر خلوص
حالات حاضرہ پر کوئی تبصرہ؟

کچھ رہ تو نہیں گیا کہنے والا۔
کوئی ایسی عادت جسے چھوڑنا چاہیں...

سستی کی۔۔۔...

کبھی زندگی بُری لگی؟
اگر کہیں سے ابھی کفر کا فتوی نہ لگ جائے تو ہاں

غصے میں کسی کا سر پھاڑنے کو دل چاہتا ہے؟

اپنا ہی۔۔۔۔
آپ کا پسندیدہ پاکستانی لیڈر؟

جناح ہی تھے۔

آپ نے پاکستان میں رہتے ہوئے کبھی ووٹ ڈالا؟

جی نہیں

کسی کی قابلیت جانچنے کا بہترین ذریعہ آپ کی نظر میں؟

گفتگو کیجئے۔۔۔
کس طرح کے لوگ نا پسند ہیں؟

بناوٹی،جھوٹے دوغلے لوگ۔اور کاص طور سے جو عاجز اور ناچیز ہونے کا ڈرامہ کریں۔

کوئی ناقابل فراموش واقعہ؟

واقعہ تو یاد نہیں اب۔ ہاں ایک دو خواب تھے جو پورے ہوئے۔وہ کافی حیران کن تھا میرے لیے۔

آپ کی زندگی کا اب تک سب سے بہترین لمحہ؟

کوئی ایک نہین بتا سکتی

آپ کو اگر کسی جگہ سے اچھا ریسپانس نہ ملے تو اس صورت میں آپ کیا کرتی ہیں

کچھ نہیں۔دوبارہ کوشش کرتی ہوں اگر پھر بھی ناکام رہوں تو پھر دور ہٹ جاتی ہوں

کون سے عوامل (طریقہ،چیزیں) آپ کے خراب مزاج کو فورا سے ٹھیک کردیتے ہیں؟

خاموشی۔۔۔
آپ کے دوست خود بخود بن جاتے ہیں یا آپ شعوری کوشش کرتی ہیں؟

خود بخود بن جاتے ہیں ۔بہت کم شعوری کوشش کی ہے۔

گھر والوں سے دور رہتی ہیں تو کس کو سب سے ذیادہ مس کرتی ہیں؟
امی ابو کو

میٹرک کرنے تک آپ کیا بننا چاہتی تھیں اور پھر انٹر میڈیٹ کے بعد اور اب جب کہ آپ تعلیم سے فارغ ہو چکی ہیں تو جو بن چکی سو بن چکی اور کیا بننا چاہتی ہیں۔ اگر آپ کے اپنے اختیار میں ہوتا تو کونسے شعبہ میں جانا پسند کرتیں۔

سائیکاٹرسٹ بنتی۔۔۔۔

آئینہ دیکھ کے پہلا خیال کیا آتا ہے؟
خیال کیسے آئے اس وقت بھی کچھ سوچ رہی ہوتی ہوں
;d
آپ کاسب سے بڑا دشمن کون ہے؟
میں خود۔۔میری کمزوریاں۔

پاکستان کے بارے میں کیا خیال ہے؟

دعائیں اور نیک خواہشات ہیں۔

اچھا سنا ہے پیچھے دیکھنے سے لوگ پتھر ہو جاتے ہیں۔۔۔ کیا آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی ایسا لمحہ جو آپکو پتھر کر سکتا ہے؟

اگر انے والے ہے تو اس کا علم مجھے کیسے ہو سکتا ہے۔ہاں ابھی تک ایا نہیں اور نہ ہی میں یقین رکھتی ہوں ایسی باتوں پر۔

گر آپ کی جاسوسی پہ کسی کو لگا دیا جائے تو آپ کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟

کہ میں سخت مزاج نہیں ہوں ۔۔۔اور زیادہ تر مسکراتی ہوں
۔۔۔
باقی آئیندہ

Kashfeen
24-11-2010, 01:34 AM
عروسہ جی میرا سوال۔۔۔۔
کیا آپ کو بھی انٹرویو دیتے ہوئے رونے کا دل چاہ رہا ہے؟ یا بال نوچنے کا؟ (سوال کرنے والے کے)۔
;d
تم بتاو پھر مین بتاتی ہوں

Kashfeen
24-11-2010, 01:37 AM
کاشفین سس ایک سوال کا جواب تو دے ہی دیں

اگر آپ کو صدر زرداری سے برینڈ آف دا ائیر کا ایوارڈ لینا ہو تو آپ کیا کریں گی؟؟؟

جی سائرہ جتنے مرضی سوال پوچھیں۔لیکن جواب ذرا اارام سے آئیں گے
:)
مجھے صدر صاحب سے کبھی بھی کچھ نہیں چاہیئے۔۔اور اللہ مجھے کبھی ایسے لوگوں کا محتاج نہ کرے۔۔۔

روزبیہ خواجہ
24-11-2010, 01:54 AM
خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟

کوئی اور بیان کر سکے تو اجازت ہے میں نہیں کر سکتی۔

غصے میں کسی کا سر پھاڑنے کو دل چاہتا ہے؟

اپنا ہی۔۔۔۔

میٹرک کرنے تک آپ کیا بننا چاہتی تھیں اور پھر انٹر میڈیٹ کے بعد اور اب جب کہ آپ تعلیم سے فارغ ہو چکی ہیں تو جو بن چکی سو بن چکی اور کیا بننا چاہتی ہیں۔ اگر آپ کے اپنے اختیار میں ہوتا تو کونسے شعبہ میں جانا پسند کرتیں۔

سائیکاٹرسٹ بنتی۔۔۔۔

گر آپ کی جاسوسی پہ کسی کو لگا دیا جائے تو آپ کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟

کہ میں سخت مزاج نہیں ہوں ۔۔۔اور زیادہ تر مسکراتی ہوں
۔۔۔

میں کروں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ کیا ہے کہ مجھے ٹانگ اڑانے کا بہت شوق ہے نا۔۔۔۔۔۔۔;d

زبردست بندی ہیں۔;)

ویسے بیان کرنا کافی مشکل تھا اس لیے دریا کو کوزے میں بند کرنے کی کوشش کی ہے۔

آپی اب تک کتنی بار اپنا سر پھاڑ چکی ہیں۔۔۔۔۔؟؟؟;d

سائکاٹرسٹ بننے کی کیا ضرورت ہے وہ تو آپ ہیں۔۔۔۔۔۔::) لوگوں کی نفسیات با آسانی سمجھ لیتی ہیں۔

اور جاسوسی والی بات بھی سو فیصد ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)

Samia Ali
24-11-2010, 02:08 AM
خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟

کوئی اور بیان کر سکے تو اجازت ہے میں نہیں کر سکتی۔

Sensitive
Intelligent
Caring

روزبیہ خواجہ
24-11-2010, 02:11 AM
Sensitive
Intelligent
Caring

کیئرنگ تو ہیں۔۔۔۔۔۔ باقی کا کیسے پتا چلا ہممممم::)

کسوٹی کھیلی تھی کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔;d
سینسٹو کا کیسے پتا چلا۔۔۔۔۔۔؟؟؟ ہمممممم::)

Kashfeen
24-11-2010, 02:12 AM
اچھا اگر کوئی یہ کہے کہ فلاں آپ کی برائیاں کر رہا تھا تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟
ایک طنزیہ سی مسکراہٹ دوں گی کہنے والے کو
;dبھئی چین جو نہیں کسی کو۔نہ برائی کرنے والے کو اور نہ ہی پیغام رسانی کرنے والوں کو۔۔
وه كون شخص هے جسكے نقش و قدم پر آپ چلتی هيں یا چلنے کی خواہش ہے؟

میرا سب سے بڑا مسئلہ ہی یہ رہا ہے کہ میں نے کبھی کسی کو آئیڈیالائز نہیں کیا۔کہ میں لک اپ کروں۔
بہت سی باتوں میں اپنے ابو کو پسند کرتی ہوں۔لیکن ان کی لائف اور میرے حالات اس قدر مختلف ہیں کہ چاہوں بھی تو ان کو فالو نہین کر سکتی۔

آپ اپنی سالگرہ کے دن کو اہمیت دیتی ہیں؟
نہیں۔،،

آپ کا یہ خاص دن کس طرح گزرتا ہے؟

اچھا گزرتا ہے الحمد للہ۔۔

آپ کو اس دن سب سے پہلے کون وِش کرتا ہے؟

اکثر پاکستان سے ہی کسی نا کسی کا فون آجاتا ہے۔
اس دن کس کی وِش کا سب سے زیادہ انتظار رہتا ہے؟ ( اگر یہ سوال بہت ذاتی لگے تو بے شک گول کر جائیں)

امی ابو کا اور وہ انتظار تو اب مستقل ہو گیا ہے
اس دن تحفے میں کیا لینا اچھا لگتا ہے؟

کچھ بھی۔۔۔
:)
پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں میں چبھتاہے تب آپ کیا کرتی ہیں؟

کچھ نہیں رو لیتی ہوں۔انکھیں صاف ہو جاتی ہیں نا

کچن میں کام کرتے وقت ساتھ ساتھ بکھیرا سمیٹتی ہیں یا خوب گندا کرتی ہیں؟
کوشش کرتی ہوں ساتھ ساتھ کروں۔
لیکن کئی دفعہ جب زیادہ کوکنگ کرنی ہوتو۔ میس ہونے دیتی ہوں۔اینڈ پر صاف کرتی ہوں۔
پورے گھر میں آپ کی پسندیدہ جگہ؟

کچن کے کونے میں ایک چھوٹا سا ڈائننگ ٹیبل ہے۔اس کے ساتھ والی دیوار میں گلاس ونڈو ہے۔وہ میری فیورٹ جگہ ہے۔۔۔
مزے سے چائے پیو اور اچھا سا ویو بھی۔
آپ کی چھٹی حس کس حد تک شارپ ہے؟

کافی زیادہ

Kashfeen
24-11-2010, 02:17 AM
میں کروں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ کیا ہے کہ مجھے ٹانگ اڑانے کا بہت شوق ہے نا۔۔۔۔۔۔۔;d

زبردست بندی ہیں۔;)

ویسے بیان کرنا کافی مشکل تھا اس لیے دریا کو کوزے میں بند کرنے کی کوشش کی ہے۔

آپی اب تک کتنی بار اپنا سر پھاڑ چکی ہیں۔۔۔۔۔؟؟؟;d

سائکاٹرسٹ بننے کی کیا ضرورت ہے وہ تو آپ ہیں۔۔۔۔۔۔::) لوگوں کی نفسیات با آسانی سمجھ لیتی ہیں۔

اور جاسوسی والی بات بھی سو فیصد ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیا زبردست تعریف کی ہے ;d
ویسے میرے میاں یہ لفظ بندی بہت یوز کرتے ہیں

Samia Ali
24-11-2010, 02:17 AM
کیئرنگ تو ہیں۔۔۔۔۔۔ باقی کا کیسے پتا چلا ہممممم::)

کسوٹی کھیلی تھی کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔;d
سینسٹو کا کیسے پتا چلا۔۔۔۔۔۔؟؟؟ ہمممممم::)

ڈسکشن بورڈ میں ان کی باتوں سے اندازہ لگایا ہے

Kashfeen
24-11-2010, 02:19 AM
Sensitive
Intelligent
Caring
:)

شکریہ شکریہ۔۔ابھی لگے ہاتھ تین خامیاں بھی بتاو جو تم نے نوٹ کی ہوں
;)

Samia Ali
24-11-2010, 02:22 AM
:)

شکریہ شکریہ۔۔ابھی لگے ہاتھ تین خامیاں بھی بتاو جو تم نے نوٹ کی ہوں
;)

وہ تو جی نظر ہی نہیں آئیں

Kashfeen
24-11-2010, 02:28 AM
وہ تو جی نظر ہی نہیں آئیں

ناٹ فیئر ہیں جی
:)
میں بتاوں کیا۔۔

Samia Ali
24-11-2010, 02:31 AM
ناٹ فیئر ہیں جی
:)
میں بتاوں کیا۔۔

ارے بھئی جب نظر نہیں آئیں تو کیا مائی خیرن کی طرح اپنی طرف سے لگا دوں
جیسے اے کڑی تو بڑی مغرور ہے، زبان تو کندھوں پر پڑی رہتی ہے، کوئی ایک گن جو ہو وغیر وغیرہ

Ahsan_Yaz
24-11-2010, 02:33 AM
السلام علیکم
ایک سوال ۔ زیادہ آنسو پیار کی وجہ سے بہائے یا پیاز کی وجہ سے؟
??????

SheikhFahad
24-11-2010, 02:35 AM
میں پھر آ گیا
::)
عروسہ آپی ۔۔
اگر تو یہ سوال پہلے پوچھے جا چکے ہیں توو
پھر سے جواب دے دیں پلیز
::)

کس قسم کی موویز آپ کو اٹریکٹ کرتی ہیں؟
خود شوق سے دیکھتی ہیں یا پھر دل رکھنے کے لئے یعنی ساتھ دیتی ہیں۔۔؟

ٹیچر، ڈاکٹر یا سوشل ورکر، تینوں میں سے کون سا پیشہ آپ اپنے لئے پسند کریں گی اور کیوں؟

گھر میں رہنا پسند کرتی ہیں یا پھر گھومنے گھمانے کا شوق ہے؟
اگر آپ کو سیاحت کے لئے کوئی سے تین ممالک کا دورہ کرنے کو کہا جائے تو کون سے ممالک چنیں گی اور کیوں؟

میں اور سوچتا ہوں تب تک ان کے جوابات دیجئے پلیز
:) :)

Kashfeen
24-11-2010, 02:36 AM
ارے بھئی جب نظر نہیں آئیں تو کیا مائی خیرن کی طرح اپنی طرف سے لگا دوں
جیسے اے کڑی تو بڑی مغرور ہے، زبان تو کندھوں پر پڑی رہتی ہے، کوئی ایک گن جو ہو وغیر وغیرہ
;d

اچھا جانے دو،
ایسے ہی ٹھیک ہے۔۔۔خوش رہو۔
بہت ہی بامروت بچی ہو;)

Kashfeen
24-11-2010, 02:37 AM
السلام علیکم
ایک سوال ۔ زیادہ آنسو پیار کی وجہ سے بہائے یا پیاز کی وجہ سے؟
??????

:)

پیاز کی وجہ سے
ویسے کم روتی ہوں۔مجھے رونا پسند نہیں۔

*HURD*
24-11-2010, 02:39 AM
السلام علیکم

عروسہ میرے سوال بہہہت آسان ھیں جلدی جلدی جواب دے دیں ایک تو یہ کہ
فائزہ
(3 لولی کڈز) کب سے آپ کی دوست ھیں؟

اور دوسرا
کچن کارنر میں کب جلوہ افروز ھو رھی ھیں؟

Samia Ali
24-11-2010, 02:41 AM
السلام علیکم

عروسہ میرے سوال بہہہت آسان ھیں جلدی جلدی جواب دے دیں ایک تو یہ کہ
فائزہ
(3 لولی کڈز) کب سے آپ کی دوست ھیں؟

اور دوسرا
کچن کارنر میں کب جلوہ افروز ھو رھی ھیں؟

پوائنٹ ٹو بی نوٹڈ کش
ھما آپی ویک ڈیز میں آنا شروع ہو چکی ہیں

Ahsan_Yaz
24-11-2010, 02:42 AM
:)

پیاز کی وجہ سے
ویسے کم روتی ہوں۔مجھے رونا پسند نہیں۔

اوہ یعنی کہ پیاز کی وجہ سے۔
یعنی کہ کچھ یوں صورتحال بنے گی، جیسے

پیاز تو دھونا ہی تھا
پیاز لیا تو ڈرنا کیا
پیاز کے لئے چار پل کم نہیں تھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کبھی تم نہیں تھے، کبھی ہم نہیں تھے۔
میرے پیاز کی عمر ہو اتنی صنم
وغیرہ وغیرہ
;d;d

Kashfeen
24-11-2010, 02:45 AM
السلام علیکم

وعلیکم السلام ۔۔۔کیسی ہیں ھما

عروسہ میرے سوال بہہہت آسان ھیں جلدی جلدی جواب دے دیں ایک تو یہ کہ
فائزہ
(3 لولی کڈز) کب سے آپ کی دوست ھیں؟

جی دس سال سے۔۔۔
شادی کے بعد میں جب یہاں آئی تھی تو پانچ سال تک ہمیں کوئی اور کمپنی نہیں ملی۔۔۔بس ہم دو فیملیز تھیں۔۔۔
اور دوسرا
کچن کارنر میں کب جلوہ افروز ھو رھی ھیں؟[
;d

ایسے سوال کیوں کرتی ہیں
فائزہ کو میں اسی لیے تو لائی تھی کہ وہاں رونق کرنے کے لیے کوئی ہو۔۔اور دیکھ لیں۔۔کیسی اچھی مزے کی ریسپیز لاتی ہے۔

Kashfeen
24-11-2010, 02:48 AM
میں پھر آ گیا
::)
عروسہ آپی ۔۔
اگر تو یہ سوال پہلے پوچھے جا چکے ہیں توو
پھر سے جواب دے دیں پلیز
::)

کس قسم کی موویز آپ کو اٹریکٹ کرتی ہیں؟
خود شوق سے دیکھتی ہیں یا پھر دل رکھنے کے لئے یعنی ساتھ دیتی ہیں۔۔؟

ٹیچر، ڈاکٹر یا سوشل ورکر، تینوں میں سے کون سا پیشہ آپ اپنے لئے پسند کریں گی اور کیوں؟

گھر میں رہنا پسند کرتی ہیں یا پھر گھومنے گھمانے کا شوق ہے؟
اگر آپ کو سیاحت کے لئے کوئی سے تین ممالک کا دورہ کرنے کو کہا جائے تو کون سے ممالک چنیں گی اور کیوں؟

میں اور سوچتا ہوں تب تک ان کے جوابات دیجئے پلیز
:)

:)
ویلکم ویلکم

بیٹا جی کل جواب دوں تو چلے گا
ابھی جانے کا وقت ہو رہا ہے
~

*HURD*
24-11-2010, 02:53 AM
پوائنٹ ٹو بی نوٹڈ کش
ھما آپی ویک ڈیز میں آنا شروع ہو چکی ہیں

امیو، باجیو، آپیو آ جاؤ۔ اور پوچھو اپنے اپنے طریقے سے کہ

یہ سائرہ اتنیییی رات تک کیوں جاگ رھی ھیں؟

*HURD*
24-11-2010, 02:56 AM
السلام علیکم

وعلیکم السلام ۔۔۔کیسی ہیں ھما

عروسہ میرے سوال بہہہت آسان ھیں جلدی جلدی جواب دے دیں ایک تو یہ کہ
فائزہ
(3 لولی کڈز) کب سے آپ کی دوست ھیں؟

جی دس سال سے۔۔۔
شادی کے بعد میں جب یہاں آئی تھی تو پانچ سال تک ہمیں کوئی اور کمپنی نہیں ملی۔۔۔بس ہم دو فیملیز تھیں۔۔۔
اور دوسرا
کچن کارنر میں کب جلوہ افروز ھو رھی ھیں؟[
;d

ایسے سوال کیوں کرتی ہیں
فائزہ کو میں اسی لیے تو لائی تھی کہ وہاں رونق کرنے کے لیے کوئی ہو۔۔اور دیکھ لیں۔۔کیسی اچھی مزے کی ریسپیز لاتی ہے۔

الحمدللہ میں بالکل ٹھیک۔
اچھا امیریکہ میں فرینڈ شپ ھوئی تھی۔ جبکہ میرا خیال تھا آپ سکول یا کالج کی فرینڈز ھیں۔

جی بالکل اس میں تو کوئی شک ھے ھی نہیں کہ فائزہ ماشاء اللہ کچن کارنر کی شان ھیں لیکن آپ کے لئے بھی بہہہت جگہ ھے۔ چکر لگائیں نا۔ پلیززز

میں تو پیاز کریلوں والی ریسیپی لکھ کر پچھتائی کہ اور انتظار کروا لیتی زھرہ کو اسی بہانے عروسہ تو انگلی کٹا کر شہیدوں میں شامل ھو جاتیں۔

ھاھاھاھاھا

Samia Ali
24-11-2010, 03:06 AM
امیو، باجیو، آپیو آ جاؤ۔ اور پوچھو اپنے اپنے طریقے سے کہ

یہ سائرہ اتنیییی رات تک کیوں جاگ رھی ھیں؟

ہاہاہا مجھے پتہ تھا کہ آپ یہی کہیں گی
بس جی کیا کہوں اب کبھی کبھی میری راتوں کی نیند اڑ جاتی ہے *saddy*

3lovelykids
26-11-2010, 06:37 AM
:)

شکریہ شکریہ۔۔ابھی لگے ہاتھ تین خامیاں بھی بتاو جو تم نے نوٹ کی ہوں
;)

میرے حساب سے 3 خامیاں۔۔۔
بہہہہہہہہت خیال رکھنے والی
بہہہہہہہہہت پیار کرنے والی
بہہہہہہہہہہہہہہہہہہہت۔۔۔۔ ۔جان دینے والی اپنوں پر ۔۔۔
یہی اس کی 3 خامیاں ہیں اور یہی 3 خوبیاں بھی۔۔۔

KishTaj
01-12-2010, 05:02 PM
السلامُ علیکم

وعلیکم السلام

آپی مزید سوالات تیار ہیں۔ کاپی پیسٹنگ ۔۔ ہیں جی

جی جی کیوں نہیں جی>:(
یہ صرف اور صرف تمھارے لیے لکھ رہی ہوں۔کہ تم اپ سیٹ نہ ہو اور آرام سے ایگزیمز کی تیاری کر سکو ۔۔۔۔کش مش

باقی آئیندہ

ہی ہی ہی ہی ۔۔۔ تھینکس آپیا۔۔۔۔
اور بہت سارا شکریہ بھی ۔۔۔۔۔ اور نوازش بھی۔۔۔:)۔ اور وغیرہ وغیرہ بھی;d
باقی آئندہ والے کہاں ہیں۔۔۔۔ انتظار ہے جی

روزبیہ خواجہ
30-01-2011, 06:05 PM
آپی ابھی کتنے ہی سوالوں کے جواب نہیں دیے آپ نے رہتے ہیں۔ کس صدی میں دیں گی؟؟؟

KishTaj
16-04-2011, 09:49 AM
السلامُ علیکم
آپی ۔ ۔ ۔ جو جوابات رہ گئے ۔ ۔ ۔ وہ کب تک آئیں گے~۔
پلیز کچھ فرصت نکال کر بیچارے انٹرویو پر نظرِ کرم کر دیں:)۔:)۔