PDA

View Full Version : آپ جو کورس کرنا چاہتے ہیں

Sajda Sehr
25-08-2010, 02:12 AM
اسلام علیکم

کچھ ممبران مختلف کورسز کرنا چاہتے ہیں اس بارے میں مجھے کافی پی ایمز آئے اس لئے یہ تھریڈ بنایا ہے

یہاں پر آپ ان کورسز کے نام لکھیں جو آپ کرنا چاہتے ہیں یا آپ کے خیال میں کیسا کورس شروع کروانا چاہئے

اس طرح معلوم ہوگا کہ آپ کی دلچسپی کس طرف ہے اور اگر زیادہ لوگ انٹرسٹڈ ہوں تو کوئی عملی قدم اٹھایا جائے

نوٹ:اس تھریڈ میں گپ شپ سے گریز کریں ورنہ کارآمد پوسٹس ڈھونڈنے میں مشکل ہو گی

سلمان سلّو
30-08-2010, 02:17 AM
وعلیکم السلام

میں سمجھتا ہوں پاکستان میں بولی جانے والی مختلف علاقائی زبانوں مثلا'' پنجابی،سندھی،بلوچی،پشتو،س رائیکی وغیرہ سکھانے کا کورس بھی شروع کیا جائے ۔۔۔۔
پشتو کے سوا میں دوسرے سارے زبان سیکھنے کا خواہشمند ہوں۔۔۔
ہاں میں خود ون اردو یونیورسٹی میں پشتو زبان سکھانے کا کورس شروع کروانے کا خواہشمند ہوں۔۔پشتو میری مادری زبان ہے۔میں پشتو زبان میں لکھتا بھی ہوں،افسانے ،ناولز،کہانیاں ڈرامے وغیرہ تحریر کر چکا ہوں شاعری بھی کرتا ہوں۔۔یعنی آپ مجھکو ایم اے پشتو کے قریب قربب بھی سمجھ سکتے ہیں۔۔۔میں فورم پر ہی ہوتا ہوں اگر کبھی پشتو زبان سیکھانے والے ٹیچر کی ضرورت پیش آئی تو مجھ کو ضرور یاد کیجئے گا انشاءاللہ اپنی زبان کی ٹیچنگ میرے لئے باعث فخر و عزت و حقیقی خوشی کا باعث ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Kazmi
30-08-2010, 02:24 AM
وا لاکا، امارے کو بنیادی پشتو سیکنے کا بہوت شوق اے۔
امارے کو اپنا شاگردی ماگردی میں لے لیو ناں تو ام تمہارا خزمت بی کرے گا، پاؤں ماؤں دبا دے گا، آیا سمجھ۔

سلمان سلّو
31-08-2010, 04:42 AM
وا لاکا، امارے کو بنیادی پشتو سیکنے کا بہوت شوق اے۔
امارے کو اپنا شاگردی ماگردی میں لے لیو ناں تو ام تمہارا خزمت بی کرے گا، پاؤں ماؤں دبا دے گا، آیا سمجھ۔
;d

ہر کلہ راشہ رورہ۔۔۔یعنی خوش آمد۔۔۔ابھی امارے پاؤں ماؤں کو نہیں دبانا ابھی تو ٹیم بھائی کا پاؤں ماؤں دبانا ہوگا، پشتو کورس کے لئے پہلے ان سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگا۔۔۔۔آپ ہماری تھوڑی سی سفارش کروا دے نا بھائی،آج صرف خوبصورت باتوں کا دن ہے تو امید ہے ٹیم بھائی کیطرف سے بھی خوبصورت جواب ملے گا۔۔۔:)۔

Kazmi
31-08-2010, 05:02 AM

اصل میں ہمیں ضرورت بھی ہے، کچھ کلائنٹس حطار انڈسٹرئل اسٹیٹ میں ہیں، بنیادی پشتو معلومات وہاں کافی مدد گار ہوں گی۔

جینٹل مین
26-11-2010, 05:09 AM
السلام علیکم۔

جس طرح آٹو کیڈ کی کلاسس شروع کی گئی ہیں اگر اسی طرح میٹ لیب کی کلاسس بھی شروع کر لی جائیں تو اچھا ہو گا۔
کم از کم میرے لیے تو ضرور ہو گا۔
اگر میٹ لیب کے ایکسپرٹ یہاں فورم پر موجود ہیں تو انہیں فورا یہ خدمت سر انجام دینی چاہیے۔

Rubab
01-05-2011, 03:00 AM
السلام علیکم

کیا کوئی عربی زبان سکھانے کے لئے کوئی کورس شروع کرا سکتا ہے یہاں۔

IbneRushd
01-05-2011, 04:30 AM
عربی اور پشتو سیکھنے میں تو میں بھی انٹرسٹڈ ہوں۔

Lalarukh1
01-05-2011, 07:19 AM
مجھے بھی عربی سیکھنی ہے۔

iram.dar
01-05-2011, 07:59 AM
marhaba , shukran ,,,yahabebi ...main nay aik sal arabic li hai..magar ata jata kuch kaase nahi ...aamir jahan bhai ko fluent arabic ati hai ..aap un say poch lain ...

KishTaj
01-05-2011, 08:17 AM
السلام علیکم

کیا کوئی عربی زبان سکھانے کے لئے کوئی کورس شروع کرا سکتا ہے یہاں۔
وعلیکم السلام
مجھے بھی عربی زبان سیکھنے کا بہت شوق ہے۔۔۔ مجھے بھی سیکھنی ہے۔
میرے خیال سے خسرو بھائی کو آتی ہے۔ انکو کوئی پکڑے~۔

Umber
01-05-2011, 08:29 AM
سب کو صرف عربی سیکھنے کا ہی کیوں شوق ہے؟ ???

KishTaj
01-05-2011, 09:13 AM
سب کو صرف عربی سیکھنے کا ہی کیوں شوق ہے؟ ???
ارے سس یہ کس نے کہا کہ صرف عربی کا ہی ہے؟؟؟
اور اتنے سارے ممبران میں سے ابھی تین چار ہی نے تو اظہار کیا ہے ، بہت سے ہونگے جن کو کسی اور لینگیوج کا ہوگا۔~۔

imported_Sundus
01-05-2011, 09:39 AM
سب کو صرف عربی سیکھنے کا ہی کیوں شوق ہے؟ ???

زبان تو ہر ایک سیکھنے کا دل چاہتا ہے ۔ مگر پہلی ترجیح میری بھی عربی ہی ہے ۔ تاکہ مذہب کو سمجھ کر اس پر صحیح معنوں میں عمل پیرا ہو سکوں ۔ باقی سب کا نمبر اس کے بعد ہے ۔۔:)

Rubab
01-05-2011, 02:34 PM
واؤ۔۔۔ یہاں تو کافی شاگرد جمع ہو گئے ہیں۔۔

اب کوئی استاد بھی مل جائے۔۔۔۔ڈھونڈنے والی سمائلی

Aamir Jahan
01-05-2011, 02:48 PM
اگر تو عربی صرف قرآن کو سمجھنے کے لیے سیکھنی ہے تو اس سلسلے میں میرے پاس ایک بہترین سیپارہ کا سیٹ مع ترجمہ ہے جس میں نہایت ہی آسان سے انداز میں سکھایا گیا ہے۔ مجھے آپ صرف دو سے تین دیں کہ میں وہ لا کر اپ لوڈ کرنا شروع کروں۔ وہ میرے ہاسٹل میں ہے۔ اور اس وقت میں کہیں اور ہوں۔

Rubab
01-05-2011, 03:40 PM
یہ کیا قرآن پاک کے ترجمے کا سیٹ ہے۔۔ یا کچھ اور ہے۔۔۔؟

imported_Sundus
01-05-2011, 03:41 PM
اگر تو عربی صرف قرآن کو سمجھنے کے لیے سیکھنی ہے تو اس سلسلے میں میرے پاس ایک بہترین سیپارہ کا سیٹ مع ترجمہ ہے جس میں نہایت ہی آسان سے انداز میں سکھایا گیا ہے۔ مجھے آپ صرف دو سے تین دیں کہ میں وہ لا کر اپ لوڈ کرنا شروع کروں۔ وہ میرے ہاسٹل میں ہے۔ اور اس وقت میں کہیں اور ہوں۔

جی ضرور کیجئیے عامر بھائی ۔مگر عربی سیکھنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ احادیث کی کتب کا مطالعہ کر سکیں جو عربی میں ہی مستند ملتی ہیں ۔ اسلئیے اگر بیسکس کے متعلق بھی تفصیل سے بتا سکیں تو ویل اینڈ گڈ ۔ ۔۔ا

Aamir Jahan
01-05-2011, 03:46 PM
یہ کیا قرآن پاک کے ترجمے کا سیٹ ہے۔۔ یا کچھ اور ہے۔۔۔؟

جی تیس سیپاروں کا سیٹ ہے۔ لفظی ترجمہ بھی ہے اس میں۔ اور گرائمر کے لحاظ سے بھی سمجھایا گیا ہے۔

Rubab
01-05-2011, 03:46 PM
جی ہاں سندس۔۔۔ تفسیر وغیرہ کی بھی بہت اچھی کتب صرف عربی زبان میں ہی موجود ہیں۔۔۔ تو اگر اتنا ہو جائے کہ ہم بھی پڑھ کر سمجھ سکیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔۔۔ میرا مقصد بھی یہی ہے۔

لیکن عامر بھائی! آپ اپنی سی ڈی بھی ضرور شئیر کریں۔۔۔

Aamir Jahan
01-05-2011, 03:48 PM

جی سس ان شآء اللہ۔ سی ڈی تو نہیں ہے۔ کتب ہیں۔ مگر ڈی وی ڈی بھی ملتی ہے ان کی اردو بازار سے لے لوں گا کل ہی ان شآء اللہ

Rubab
01-05-2011, 03:51 PM
جی سس ان شآء اللہ۔ سی ڈی تو نہیں ہے۔ کتب ہیں۔ مگر ڈی وی ڈی بھی ملتی ہے ان کی اردو بازار سے لے لوں گا کل ہی ان شآء اللہ
اچھا کتب ہیں۔۔ پھر اسیکن کریں گے۔۔؟

آپ نے کہا ایک دو دن میں اپ لوڈ کریں گے تو مجھے لگا کہ شاید ترجمے کی کوئی سی ڈی ہے۔۔ ڈی وی ڈی نہ خریدیں، جب بکس موجود ہیں تو۔۔۔۔ وہی اپ لوڈ کر دیں۔۔ اللہ تعالیٰ اجر دیں گے۔

Aamir Jahan
01-05-2011, 03:53 PM

جی کوئی مسئلہ نہیں

غدار
06-08-2011, 06:53 PM
جی پہلے تو شکریہ میں علم فلکیات سیکھنے کا خواہش مند ہوں

Rose
27-10-2013, 11:44 PM
عربی سیکھنے سکھانے والے کہاں ہیں؟

رفعت
28-10-2013, 02:37 AM
السلام علیکم
میں عربی جانتی ہوں
عام بات چیت والی بھی اور قرآن پاک احادیث والی بھی

KishTaj
05-11-2013, 06:36 PM
السلام علیکم
میں عربی جانتی ہوں
عام بات چیت والی بھی اور قرآن پاک احادیث والی بھی

میں نے سیکھنا ہےےےےےےےےے~۔

SheikhFahad
05-11-2013, 06:42 PM
السلام علیکم
میں عربی جانتی ہوں
عام بات چیت والی بھی اور قرآن پاک احادیث والی بھی
بسم اللہ کریں رفعت آپی؟

~ ::)

KishTaj
05-11-2013, 06:46 PM
بسم اللہ کریں رفعت آپی؟

~ ::)

ویسے یونیورسٹی کا باقاعدہ "ری افتتاح" ہونا چاہئے نا۔:)۔
;d

اسامہ
05-11-2013, 06:52 PM
اب نہ آتی ہوئیں رفعت آنٹی
بس ایک دفعہ جو کسی نے ان سے کوئی کام کہہ دیا پھر بھول جاؤ وہ کبھی پورا ہوگا;d۔

KishTaj
05-11-2013, 07:05 PM
اب نہ آتی ہوئیں رفعت آنٹی
بس ایک دفعہ جو کسی نے ان سے کوئی کام کہہ دیا پھر بھول جاؤ وہ کبھی پورا ہوگا;d۔

حدِ ادب

رفعت ٹیچر کی شان میں گستاخی مت کریں>:(۔۔۔۔۔۔

نہیں تو۔۔۔۔۔>:(۔۔۔۔۔۔

اسامہ
05-11-2013, 07:20 PM
حدِ ادب

رفعت ٹیچر کی شان میں گستاخی مت کریں>:(۔۔۔۔۔۔

نہیں تو۔۔۔۔۔>:(۔۔۔۔۔۔

ںہیں تو ٹیچر رونے لگ جائیں گی
ہے نا؟;d۔

Faaizaa
05-11-2013, 07:55 PM
مین نے ایک دفعہ اپنی سکائپ کی عربی فرنڈز سے کھا کہ میرے امتحانوں کے بعد مجھے عربی سکھا دینا جب میں واپس آئ تو وہ سب جانے کھان جا چکی تھین ?سچیْ مجھے اتنا شوق ھے سیکھنے کا اگر یھان رفعت نے سٹارٹ کیا تو مجھے بھی ایڈ کر لین پلیز مگر وہ اتنی بزی ھے کیسے تائم نکالے گی ?

Amir Shahzad
05-11-2013, 07:57 PM

عامر جہاں سے بھی سیکھ سکتی ہیں آپ
اگر رفعت سسٹر بزی ہیں تو

ہاں بول چال والی سیکھنی ہے تو میرے جیسا کھوٹا سکہ بھی ہیلپ کر سکتا ہے ;d

Faaizaa
05-11-2013, 08:03 PM
عامر جہاں سے بھی سیکھ سکتی ہیں آپ
اگر رفعت سسٹر بزی ہیں تو

ہاں بول چال والی سیکھنی ہے تو میرے جیسا کھوٹا سکہ بھی ہیلپ کر سکتا ہے ;d

پلیز کوئ بھی سکھا دے جیسی بھی سکھا دے ھم سب تیار ھیں
رفعت جاب کی وجہ سے بزی ھوتی ھے مگر آتی تو ھے جب بھی موقعہ ملے

Amir Shahzad
05-11-2013, 08:04 PM
پلیز کوئ بھی سکھا دے جیسی بھی سکھا دے ھم سب تیار ھیں
رفعت جاب کی وجہ سے بزی ھوتی ھے مگر آتی تو ھے جب بھی موقعہ ملے

چلیں جی پھر پکڑتا ہوں اس عامر جہاں لمبی گردن والے کو گردن سے ;d

KishTaj
05-11-2013, 10:48 PM
چلیں جی پھر پکڑتا ہوں اس عامر جہاں لمبی گردن والے کو گردن سے ;d

یعنی عربی سیکھنے کے لئے عامرین اکیڈمی بن رہی ہے۔۔:)۔
اوکے میرا بھی ایڈمیشن فائنل کر دیں بس اب~۔

Aamir Jahan
05-11-2013, 11:52 PM
مجھے کیوں پھنسایا جا رہا ہے یہاں :p >:( :(

رفعت
06-11-2013, 12:42 PM
اب نہ آتی ہوئیں رفعت آنٹی
بس ایک دفعہ جو کسی نے ان سے کوئی کام کہہ دیا پھر بھول جاؤ وہ کبھی پورا ہوگا;d۔

اففففففففف
جی نہیں ایسا کچھ نہیں ہے
اور یہ اندر کی بات کس نے بتائی؟

رفعت
06-11-2013, 12:53 PM
میں ہوں جی
جب شروع کرنا ہو اور جیسے شروع کرنا ہو بتا دیں

KishTaj
06-11-2013, 02:04 PM
میں ہوں جی
جب شروع کرنا ہو اور جیسے شروع کرنا ہو بتا دیں

یہ تو آپ بتائیں نا ٹیچر جی کہ کب شروع کرنا ہے۔۔
ایک تھریڈ یہاں (http://www.oneurdu.com/forums/forumdisplay.php?f=328) بنا دیں یا پھر کوئی نیا ہال یا نئی کلاس بنوا لیں سجدہ آپی سے~۔
ہم وہیں پڑھ لیں گے نا۔

talha2c
23-01-2018, 01:23 PM
اسلام علیکم۔
مجھے آٹو ڈیسک ریوٹ کی اردو میں کوئی کتاب یا کوئی اسکا لنک مل سکتا ہے کیا؟
بڑی مہربانی ہوگی۔