PDA

View Full Version : سجیشن باکس



Aqsa
10-08-2010, 08:30 PM
اسلام علیکم

یہ ہماری یونیورسٹی کا سجیشن باکس ہے
یہاں آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کونسی کلاس پڑھنا چاہتے ہیں
یا آپ کوئی سبجیکٹ پڑھانا چاہتے ہیں تاکہ اگر زیادہ سٹوڈنٹس ہوں تو کلاسز شروع کروائی جا سکیں
اس کے علاوہ آپ اپنی تجاویز اور مشوروں سے بھی ہمیں نواز سکتے ہیں جن کی ہمیں ضرورت ہے

Aqsa
10-08-2010, 08:30 PM
مجھے کوئی جگہ نہیں ملی سو تھریڈ شروع کیا ہے۔ اگر موو کرنا چاہیں تو ویلکم

اگر کوئی سی پلس، جاوا یا جاوا سکرپٹ کی کلاس پڑھا سکے آسان زبان میں۔ اور اسکے بعد تھوڑا سا سٹائل شیٹ اور ڈیٹابیس۔ شکریہ

فراز
10-08-2010, 09:14 PM
........ .. .

دانیہ
10-08-2010, 09:18 PM
مجھے ڈیٹا بیس میں انٹرسٹ ہے ۔۔۔۔۔۔یعنی ڈیٹا سیونگ، سرچنگ کے مختلف آپشنز۔، پرنٹنگ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے کسی زمانے میں فاکس پرو اور اوریکل بھی کی تھی۔۔لیکن یاداشت پر کوئِ خاص بھروسہ نہیں

Aqsa
10-08-2010, 09:40 PM
صرف
HTML
کچھ حد تک
PHP

Aqsa
10-08-2010, 09:42 PM
سٹارٹ کی تھی سی کئی سال پہلے خود سے، لیکن بھول گئی۔ جاوا سکرپٹ بھی بس بنے بنائے کوڈ تھوڑا بہت پڑھنا آتا ھے۔

فائزہ صدف
10-08-2010, 09:51 PM
اگر بیسک سے پڑھائیں تو میں بھی پڑھ لوں گی

ashamid
10-08-2010, 10:03 PM
میں بھی منتظر ہوں

سعد
11-08-2010, 12:32 AM
پروگرامنگ کی طرف میرا بھی رجحان ہے تاہم شروعات ابھی نہیں ہوئی۔

Nadeem
11-08-2010, 12:23 PM
اوریکل ایپلیکیشن سرور یا ریڈ ھیٹ لائنکس
ORACLE APPLICATION SERVER 10G OR REDHAT ENTERPRISE LINUX
کے بارے میں میں ھیلپ فل ھو سکتا ھوں۔

Sehar Azad
11-08-2010, 02:35 PM
پہلی سجیشن تو یہی ہے کہ سجیشن بکس میں سجیشن دینے والے کا نام نظر نہیں آنا چاہیے۔

Sajda Sehr
11-08-2010, 02:40 PM
پہلی سجیشن تو یہی ہے کہ سجیشن بکس میں سجیشن دینے والے کا نام نظر نہیں آنا چاہیے۔
یہ کیسی سجیشن ہوئی جی

یہ یونیورسٹی کا سجیشن باکس ہے نا
کوئی اے ایس آئی کا تھوڑی ہے
اور اگر پتہ نہیں چلے گا کہ کونسے لوگ کونسی کلاسز پڑھنا یا پڑھانا چاہتے ہیں تو فائدہ کیا

Sehar Azad
11-08-2010, 02:42 PM
یہ کیسی سجیشن ہوئی جی

یہ یونیورسٹی کا سجیشن باکس ہے نا
کوئی اے ایس آئی کا تھوڑی ہے
اور اگر پتہ نہیں چلے گا کہ کونسے لوگ کونسی کلاسز پڑھنا یا پڑھانا چاہتے ہیں تو فائدہ کیا
مثلاً اگر یہ سجیشن دینا ہو کہ سجدہ کو ہٹا کر مجھے اس یونیورسٹی کا گونر جنرل بنا دیں تو وہ یہیں لکھنا پڑے گا نام کے ساتھ۔:p:p

مگر پھر صحت کی حفاظت کا زمہ دارکون ہو گا۔~


کچھ سجیشینز ایسی ہوتی ہے جو کئی لوگوں کو بری لگ سکتی ہیں۔

Sajda Sehr
11-08-2010, 02:46 PM
مثلاً اگر یہ سجیشن دینا ہو کہ سجدہ کو ہٹا کر مجھے اس یونیورسٹی کا گونر جنرل بنا دیں تو وہ یہیں لکھنا پڑے گا نام کے ساتھ۔:p:p

مگر پھر صحت کی حفاظت کا زمہ دارکون ہو گا۔~


کچھ سجیشینز ایسی ہوتی ہے جو کئی لوگوں کو بری لگ سکتی ہیں۔
ہاہاہاہا
ایسی سجیشنز کے لئے پی ایم باکس کا استعمال کریں
یہاں تو جی اوپن اوہن والی سجیشنز دیں نا

Sehar Azad
11-08-2010, 02:48 PM
اوکے۔ سمجھ آ گئی۔ تو برائے مہربانی یونیورسٹی کی تھوڑی سی تفصیل بتا دئیں کہ یہ کیسی یونیورسٹی ہے ایک تھریڈ بنا کر۔ یعنی کونسے علوم کا ویلکم ہے اور کن علوم کو یہاں ویلکم نہیں کیا جائے گا۔

قمر عباس
11-08-2010, 03:10 PM
کمپیوٹر نیٹ ورکس ، ونڈوز سرور ۲۰۰۳، ۲۲۰۸

ایکسچج سرور ۲۰۰۳، ۲۰۰۷۔۲۰۱۰

آئی زا سرور کے لیے میں مدد گار ہو سکتا ہوں۔


اگر کوئی انٹرسٹڈ یے تو ہم سٹارٹ کر سکتے ہیں۔


واسلام

قمر

Friends Group
12-08-2010, 10:03 PM
اسلام علیکم
سی +، جاوا اور اوریکل سافٹ ویئر پروگرامنگ سے متعلق ہیں?

فراز
14-08-2010, 03:19 AM
...........

Kash
17-08-2010, 02:08 PM
مجھے بھی جاوا، سی اور اوریکل سیکھنا ہے۔

اوریکل بہت ضروری سیکھنا ہے میں نے پلیزززززز

فائزہ صدف
25-08-2010, 06:21 AM
ابھی میں ساری کلاسز دیکھ رہی تھی تو خیال آیا کہ میں جس کلاس میں جاتی ہوں دل کرتا ہے یہ بھی شروع کر دوں تو یہ تو غلط بات ہوئی نا کیونکہ اس طرح تو میں کوئی ایک کلاس بھی ڈھنگ سے نہیں لے سکوں گی میرا مشورہ یہ ہے کہ کلا سز والے تھریڈز کو پرائیویٹ کر دیا جائے تاکہ صرف مطلوبہ اسٹوڈنٹس ان کلاسز کو ایکسس کر سکیں ورنہ مجھ جیسے تو ہر جگہ ہی چکر مارتے نظر آئیں گے ۔
دوسری بات یہ کہ جس دن سے کلاسز شروع ہوں تو ایک دن پہلے تمام اسٹوڈنٹس کو پی ایم کر دیا جائے الرٹ کرنے کے لیے۔

باقی مشورے بعد میں کہیں یہ نہ ہو کہ مجھے پہلے ہی دن شوکاز نوٹس پکڑا دیا جائے~

Seenum
25-08-2010, 06:42 AM
فائزہ ایکسس والی بات نہ کرو پلیز۔ پھر مجھ جیسے سٹوڈنٹس کا کیا ہوگا جو سیکھنا تو چاہتے ہیں لیکن باقاعدگی سے کلاس میں آنا ان کے لیے مشکل ہے اسی لیے وہ اس کلاس میں ایڈمیشن تو نہیں لیتے لیکن جب کبھی فرصت ملتی ہے لیکچرز ٹرائی کرتے رہتے ہیں مثال کے طور پر دعا کی ڈیزائینگ کلاسسز ہی دیکھ لو مجھے مہینے دو مہینے کے بعد جب کبھی بھی ٹائم ملتا ہے میں اس وقت ایک لیکچر کر لیتی ہوں۔

اور اسکا ایک فائدہ اور بھی ہے اور وہ یہ کہ شروع شروع میں کسی سبجیکٹ کے بارے میں آپکو پتا نہیں ہوتا تو انٹرسٹ بھی نہیں ہوتا اسے سیکھنے کا لیکن جب لیکچر پر اور اسٹوڈنٹس کے ہوم ورک پر نظر اکثر و بیشتر پڑتی رہتی ہے تو احساس ہوتا ہے کہ یہ تو سیکھنے کی چیز ہے۔
فوٹو شاپ سیکھنے کا فیصلہ میں نے وہاں موجود اسٹوڈنٹس کے ہوم ورک اور سوالوں سے ہی کیا۔

اسکا حل یہ ہو سکتا ہے کہ ایک لمٹ مقرر کر دی جائے کہ ایک وقت میں ایک ممبر صرف ایک مخصوص نمبر تک کلاسسز لے سکتا ہے۔ پھر ایک کورس مکمل کرنے کے بعد دوسری کلاس میں ایڈمیشن ملے۔

فائزہ صدف
25-08-2010, 06:54 AM
بہنا یہ صرف ایک تجویز تھی بس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہو سکتا ہے کہ انتظامیہ کہ پاس اس کا بہتر متبادل ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی بات بھی اپنی جگہ ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لائبریری ہر کلاس کی الگ نہیں بن سکتی ؟؟؟ نہیں بن سکتی نا میں بھی تو یہی کہہ رہی ہوں لیکن ایک عدد لائبریرین بنا دیں پلیز

روزبیہ خواجہ
25-08-2010, 06:55 AM
جی اس کو پرائیوٹ نہ کیا جائے۔ اگر ہم لوگ کلاسز باقاعدہ اٹینڈ نہیں بھی کرتے پھر بھی لیکچرز ضرور ٹرائے کرتے ہیں۔ تو پلیز اس کو ہائیڈ نہ کیا جائے۔

Seenum
25-08-2010, 06:57 AM
بہنا یہ صرف ایک تجویز تھی بس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہو سکتا ہے کہ انتظامیہ کہ پاس اس کا بہتر متبادل ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی بات بھی اپنی جگہ ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لائبریری ہر کلاس کی الگ نہیں بن سکتی ؟؟؟ نہیں بن سکتی نا میں بھی تو یہی کہہ رہی ہوں لیکن ایک عدد لائبریرین بنا دیں پلیز

بالکل مجھے پتا ہے کہ یہ صرف ایک سجیشن تھی۔ لیکن میں نے جواب دینا اس لیے ضروری سمجھا کہ اگر انتظامیہ اس سجیشن پر عمل کر لیتی تو میرا کیا بنتا پھر

???

Aamir Jahan
29-08-2010, 05:14 PM
السلام علیکم،۔ اگر لیکچرز کے امیجز میں صفحہ نمبر کا اضافہ کر دیا جائے تو کیسا رہے گا؟

Samia Ali
11-10-2010, 09:21 PM
السلام علیکم
میری ایک گزارش ہے کہ اگر یہ کام شروع ہو ہی گیا ہے تو برائے مہربانی اسے صحیح سے چلا لیا جائے ورنہ اس جگہ کا حال بھی ۔ ۔ ۔ یونیورسٹی جیسا ہو جانا ہے ذرا کوئی ڈنڈا بے شک چاہے وہ دیکھاوے کا ہی کیوں نہ ہو وغیرہ کوئی سنبھالے ورنہ ہو گیا یہاں پر کام