PDA

View Full Version : ون اردو یونیورسٹی کا قیام

1UM-SiteAdmins
06-08-2010, 03:01 PM
محترم ممبر السلام علیکم
میری آرزو ھے کہ یہ پیام آپ کو بہترین حال میں ملے

ون اردو یونیورسٹی کا قیام۔
چونکہ سیکھنا ، سکھانا ھمارے مشن کا بنیادی جزو ھے اور دیگر تمام کاموں میں اس کی اٹل افادیت ھے اس لیے (تجرباتی طور پر) ون اردو یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رھا ھے۔ اگر یہ سلسلہ کامیاب رھا تو بہت جلد ماھر اساتید کی زیر نگرانی متعدد کلاسز کا اجرا کیا جائے گا۔

ضرورت اساتید
جو اساتید کلاس شروع کرنا چاھتے ھوں وہ ان نکات کو مد نظر رکھتے ھوئے رابطہ کر سکتے ھیں۔
کلاس کا نام : کیا ھو گا
آغاز : تاریخ دیجیے
اختتام : تاریخ دیجیے
کلاس کا درجہ : پڑھنے کے لیے قابلیت کیا ھونی چاھیے
زیادہ سے زیادہ تعداد : کتنے افراد
کم سے کم : 21 افراد
لیکچرز کی تعداد : 12
کورس کا دورانیہ : 3 ماہ
لیکچرز کی آؤٹ لائن : ھر لیکچر میں کیا سکھایا جائے گا
لیکچرز کا دورانیہ : زیادہ سے زیادہ 45 منٹ
ھوم ورک ، اسائنمنٹس : تفصیل دیجیے
فائنل ایگزام : تفصیل دیجیے
استاد : پروفیسر کا نام
مقام : ون اردو یونیورسٹی
وظیفہ : کامیاب طلبہ کو 3000 گولڈن پوائنٹس
استاد محترم کی تنخواہ : 15000 گولڈن پوائنٹس

اسناد
اگر بعد میں ممکن ھوا تو کامیاب طلبہ کا آن لائن یا آف لائن اسناد بھی جاری کی جا سکتی ھیں۔

اسامیاں خالی ھیں
یونیورسٹی کے لیے وائس چانسلر سے لے کر رجسٹرار تک کی اسامیاں بھی خالی ھیں۔ صرف اھل اور پر جوش امیدوار رجوع کریں۔

رائے دیجیے
اس موضوع پر کسی رائے ، مشورے سے نوازئیے۔

اپنی خاص دعا میں یاد رکھیے
اگر میں آپ کی کچھ بھی اور مدد کر سکوں تو ضرور حُکم کیجیے گا
بصد خلوص
ٹیم اردو
مدیر اعلٰی
ون اردو

Ahsan_Yaz
06-08-2010, 03:09 PM
یونیورسٹی کا قیام مبارک ہو جناب۔
کلاسز کے سلسلے میں بھی کرتے ہیں کچھ۔

Ahsan_Yaz
06-08-2010, 03:17 PM
کیا انجینئرنگ کی کلاسز چلانے کی گنجائش نکل سکتی ہے اس یونیورسٹی میں
یا اس کا کوئی ایک سبجیکٹ یا ایک موڈیول

1UM-SiteAdmins
06-08-2010, 03:23 PM
کیا انجینئرنگ کی کلاسز چلانے کی گنجائش نکل سکتی ہے اس یونیورسٹی میں
یا اس کا کوئی ایک سبجیکٹ یا ایک موڈیول

جی ابھی چونکہ کوئی وسائل کی کمی نہیں لگ رھی اس لیے کوئی بھی موضوع جیسے ’’تقریر کرنا سیکھیے‘‘ سے لے کر ’’ڈیفرانشیل ایکویشن‘‘ اور ’’فاریکس کینڈل چارٹ‘‘ تک کلاسز ھو سکتی ھیں لیکن کم سے کم 21 افراد ھونے چاھییں۔ اس سے کم ظاھر ھے استاد کو بھی پڑھانے کا مزہ نہیں آئے گا۔

فیصل نواز
06-08-2010, 03:34 PM
السلام علیکم ویسے ٹیم بھائی 21 سٹوڈنٹ کچھ زیادہ نہیں کیا

1UM-SiteAdmins
06-08-2010, 03:38 PM
السلام علیکم ویسے ٹیم بھائی 21 سٹوڈنٹ کچھ زیادہ نہیں کیا
اس سے کم ٹیوشن سنٹر سا لگے گا اور پھر استاد محترم چار ، پانچ طلبہ کو کیوں پڑھائیں گے۔ لیکن دیکھیں جیسے بہتر خدمت ھو سکے ویسا کر لیں گے۔

Ahsan_Yaz
06-08-2010, 03:39 PM
السلام علیکم ویسے ٹیم بھائی 21 سٹوڈنٹ کچھ زیادہ نہیں کیا
میرا بھی یہی خیال ہے۔ دس سے بارہ تک تعداد رکھی جانی چاہئے۔

1UM-SiteAdmins
06-08-2010, 03:42 PM
میرا بھی یہی خیال ہے۔ دس سے بارہ تک تعداد رکھی جانی چاہئے۔

تو زیادہ سے زیادہ کتنے افراد ھونے چاھییں۔
یہ فائنل گزارشات بہرحال نہیں ھیں۔ کئی باتیں آگے چل کر تجربات کی روشنی میں حل ھوتی جائیں گی۔ کسی کلاس کی فرصت ھو تو اناؤنس کیجیے۔

فیصل نواز
06-08-2010, 03:44 PM
میرا تعلق نیچرل سائنسز میں سے ایک سبجیکٹ سے ھے پر خیال ھے کہ اتنے افراد نہ ھوں گے

Kazmi
06-08-2010, 03:46 PM
بہت اچھا انشئیٹو ہے مگر سنجیدہ سٹوڈنٹس کا ملنا مشکل ہے ۔ ۔ ۔

Meem
06-08-2010, 03:47 PM
اردو یونیورسٹی کا قیام بہت مبارک ہو۔۔ امید ہے کہ ترقی کی منازل جلد طے کرے گی۔۔

ان شاء اللہ اور آمین۔

ویسے اسٹوڈنٹس کی تعداد سے کچھ فرق نہیں پڑتا یہ تجربہ ایک او لیولز والے اسکول میں کام کر کے آیا ہے۔ جتنے کم شاگرد اتنی اچھی پڑھائی یہ وہاں کا اصول تھا۔ دس سے ہونے پر کلاس میں واویلا ہوتا تھا کہ رش لگ گیا ہے۔۔~

Kazmi
06-08-2010, 03:51 PM
اگر متوقع سٹوڈنٹس سے پوچھا جائے کہ وہ کن کن موضوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں تو زیادہ مناسب ہو گا۔
ڈیمانڈ کے مطابق پاپولر سبجیکٹس کے لئے اساتذہ کی خدمات مانگی جا سکتی ہیں۔

Ahsan_Yaz
06-08-2010, 03:54 PM
اگر متوقع سٹوڈنٹس سے پوچھا جائے کہ وہ کن کن موضوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں تو زیادہ مناسب ہو گا۔
ڈیمانڈ کے مطابق پاپولر سبجیکٹس کے لئے اساتذہ کی خدمات مانگی جا سکتی ہیں۔
یہ ایک مناسب تجویز لگ رہی ہے۔

فیصل نواز
06-08-2010, 03:57 PM
اگر متوقع سٹوڈنٹس سے پوچھا جائے کہ وہ کن کن موضوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں تو زیادہ مناسب ہو گا۔
ڈیمانڈ کے مطابق پاپولر سبجیکٹس کے لئے اساتذہ کی خدمات مانگی جا سکتی ہیں۔

یہ ایک مناسب تجویز لگ رہی ہے۔

جی میرے خیال میں بھی یہ تجویز اچھی ھے ڈیمانڈ کے مطابق سبجیکٹس کا فیصلہ کیا جائے

Fatima Noor
06-08-2010, 04:31 PM
وعلیکم اسلام
اردو یونیورسٹی کا قیام بہت مبارک ہو

Aamir Jahan
06-08-2010, 04:43 PM
بہت اچھا انشئیٹو ہے مگر سنجیدہ سٹوڈنٹس کا ملنا مشکل ہے ۔ ۔ ۔

جی انکل۔ صحیح کہ رہے ہیں مگر کوشش تو کی جا سکتی ہے نا۔ ویسے بھی کوئی بھی نیا سلسلہ شروع ہونے کے بعد اس کو پھلنے پھولنے میں وقت لگتا ہے۔ تو انشآء اللہ بہت جلد ہی یہاں بھی سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا

Neha
06-08-2010, 05:28 PM
گریٹ نیوز
ون اردو یونیورسٹی کے قیام پہ سب کو بہت مبارکباد

ویسے کیا اس میں لینگویج کورسز بھی شروع کروائے جا سکتے ہیں؟
یہاں کہ زیادہ تر ممبرز بیرون ملک مقیم ہیں اور سب کو بہت ساری زبانیں بھی آتی ہیں تو اگر وہ کچھ سکھا سکیں تو؟؟
مجھے تو مختلف زبانیں سیکھنے کا ہی شوق ہے اور شاید زیادہ تر لیڈیز اسی میں انٹرسٹڈ ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔???

Severus
06-08-2010, 05:28 PM
اگر متوقع سٹوڈنٹس سے پوچھا جائے کہ وہ کن کن موضوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں تو زیادہ مناسب ہو گا۔
ڈیمانڈ کے مطابق پاپولر سبجیکٹس کے لئے اساتذہ کی خدمات مانگی جا سکتی ہیں۔

یہ ایک مناسب تجویز لگ رہی ہے۔

متفق جی صد فی صد متفق

AmirShahzad
06-08-2010, 05:31 PM
گریٹ نیوز
ون اردو یونیورسٹی کے قیام پہ سب کو بہت مبارکباد

ویسے کیا اس میں لینگویج کورسز بھی شروع کروائے جا سکتے ہیں؟
یہاں کہ زیادہ تر ممبرز بیرون ملک مقیم ہیں اور سب کو بہت ساری زبانیں بھی آتی ہیں تو اگر وہ کچھ سکھا سکیں تو؟؟
مجھے تو مختلف زبانیں سیکھنے کا ہی شوق ہے اور شاید زیادہ تر لیڈیز اسی میں انٹرسٹڈ ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔???

ladies hi nahi mard hazrat bi hongay is main intrested

main bi language course ki himayat karon ga

Mushtaq
06-08-2010, 05:48 PM
واہ خوشخبری، بہت ذبردست آئیڈیا ہے
باقی شیخ صاحب تیس روزے رکھ کر داڑھی پر ھاتھ پھیر لیتے ہے اور بھوکے بھوک سے روز روزے سے ہوتے ہیں۔

HarfeDua
06-08-2010, 06:44 PM
محترم پرنسپل بھائی۔ بہت اچھا آئڈیا ہے۔ مجھے ہائر کرلیں۔ میں تو اولریڈی 12 سے زیادہ لیکچرز دے چکی ہوں۔ یعنی ایکسپیرئنسڈ ٹیچر ہوں۔ ریفرینسز بھی مل جائیں گے۔
تو کیا میں اپنی جاب پکی سمجھوں؟;d

Nesma
06-08-2010, 06:55 PM
گریٹ نیوز
ون اردو یونیورسٹی کے قیام پہ سب کو بہت مبارکباد

ویسے کیا اس میں لینگویج کورسز بھی شروع کروائے جا سکتے ہیں؟
یہاں کہ زیادہ تر ممبرز بیرون ملک مقیم ہیں اور سب کو بہت ساری زبانیں بھی آتی ہیں تو اگر وہ کچھ سکھا سکیں تو؟؟
مجھے تو مختلف زبانیں سیکھنے کا ہی شوق ہے اور شاید زیادہ تر لیڈیز اسی میں انٹرسٹڈ ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔???

متفق
اردو یونیورسٹی کا قیام بہت مبارک ہو:)

Sajda Sehr
06-08-2010, 06:59 PM
واؤ گڈ نیوز

بہت خوشی ہوئی پڑھ کر
اب اچھی اچھی کلاسز شروع ہونی چاہیئں

Severus
06-08-2010, 07:00 PM
گریٹ نیوز
ون اردو یونیورسٹی کے قیام پہ سب کو بہت مبارکباد

ویسے کیا اس میں لینگویج کورسز بھی شروع کروائے جا سکتے ہیں؟
یہاں کہ زیادہ تر ممبرز بیرون ملک مقیم ہیں اور سب کو بہت ساری زبانیں بھی آتی ہیں تو اگر وہ کچھ سکھا سکیں تو؟؟
مجھے تو مختلف زبانیں سیکھنے کا ہی شوق ہے اور شاید زیادہ تر لیڈیز اسی میں انٹرسٹڈ ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔

زبانِ خاموشی کے بارے میں کیا خیال ہے

Sajda Sehr
06-08-2010, 07:03 PM
زبانِ خاموشی کے بارے میں کیا خیال ہے
اس میں آپ تو ابھی سے فیل ہیں :p

AmirShahzad
06-08-2010, 07:11 PM
اس میں آپ تو ابھی سے فیل ہیں :p

kya answer kiya hai

;d;d;d

Samia Ali
07-08-2010, 01:45 PM
ون اردو یونیورسٹی کا قیام بہت مبارک ہو
جناب میری گزارش نوٹ کر لیں ویب ڈیزائننگ کا کورس انٹرڈیوس کروا دیجئے امید ہے ویب ڈیزائننگ سیکھنے کے لئے کافی اسٹوڈنٹس آجائیں گے

SadiaMuhammad
07-08-2010, 01:52 PM
ون اردو یونیورسٹی کا قیام بہت مبارک ہو.
اللہ پاک سے دعا ہے کہ یہ کامیابیاں حاصل کرے آمین

کوثر بیگ
07-08-2010, 02:47 PM
ون اردو یونیورسٹی کا قیام مبارک ہو

Aamir Jahan
07-08-2010, 03:14 PM
ویسے ایک اسٹوڈنٹ ایک سے زیادہ کلاسز میں داخلہ لے سکے گا کیا؟ :confused: ???

Arain
07-08-2010, 03:36 PM
بہت ہی اچھا سوچا ہے اور ایک نہایت ہی مثبت قدم ہے:) ۔ ہم نے تو پہلے ہی داخلا لیا ہوا ہے کورس میں تو بس ٹیم بھائی بانی شاگردوں میں ہمارا نام لکھ لیں کہ ہم تو یونی سے پہلے ہی گراونڈ میں پڑھ رہے تھے اس کے ;)۔

iram.dar
07-08-2010, 05:38 PM
very nice idea. i think first of all u should start an urdu class because i think that should be a mandatory thing to do for an urdu university...i also liked the idea of pinkie jee..there should be foreign language courses.

Seenum
07-08-2010, 10:14 PM
یہ تو بہت اچھا قیام عمل میں آیا ہے ماشاءاللہ سے۔

میں فی الحال تو حرف دعا کی کلاسسز کمپلیٹ کر رہی ہوں۔ میرے ختم کرنے تک امید ہے نئی کلاسسز کا اجراء ہو چکا ہوگا۔

ویب ڈیزائینگ اور غیر ملکی زبان والا آئیڈیا اچھا ہے۔

یہاں امریکہ میں میں نے ریڈنگ کلاسسز بھی دیکھی ہیں۔ اگرچہ میں نے کبھی لی نہیں ہیں لیکن یہ ان لوگوں کے لیے ہوتی ہیں جنکو انگریزی پڑھنے یا سمجھنے میں بہت دقت کا سامنا ہوتا ہے۔ جیسے مجھے کلاسک کتابیں سمجھنے میں دقت کا سامنا ہے۔
تو ایک تجویز یا سوال میرا بھی ہے کہ کیا اس قسم کی ریڈنگ کلاسسز شروع ہو سکتی ہیں جس میں قارئین بحیثیت اسٹوڈنٹس شامل ہوں۔ اور ایک کلاسک ناول سب کو دیا جائے پڑھنے کے لیے جو آن لائن میسر ہو اور جس قاری کو سمجھ نہ آئے وہ اساتذہ سے پوچھ سکے۔ اور اسی بیس پر امتحان بھی ہوں کہ یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا اسٹوڈنٹ نے واقعی وہ کتاب پڑھی ہے یا نہیں، پڑھنے پر سمجھ آئی یا نہیں اور اگر نہیں آئی تو اس نے سوال پوچھنے کی زحمت کی یا نہیں۔
مقصد قارئین کو اچھا علم پڑھنے کی جانب راغب کرنا اور اسکی سمجھ بوجھ پیدا کرنا اور انکے شعور کو وسعت دینا ہو۔

پتا نہیں یہ تجویز حقیقت سے قریب ہے بھی یا نہیں۔ میرے زہن میں اس لیے آیا کیونکہ میں سوچتی تو بہت ہوں کہ اچھا اس بار کسی بہترین رائٹر کی کتاب پڑھوں گی لیکن پھر کل، پرسوں کہہ کر ٹالتی رہتی ہوں۔ شاید اسی بہانے میں کچھ اچھا پڑھ لوں

Seenum
07-08-2010, 10:15 PM
ایک اور سوال کیا ریگولر اسٹوڈنٹ ہونا ضروری ہے؟ کیونکہ میں اپنی مصروفیات کی وجہ ریگولر ہونا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے۔

بنت احمد
07-08-2010, 10:31 PM
ون اردو یونیورسٹی کا قیام بہت مبارک ہو

Sajda Sehr
07-08-2010, 10:43 PM
لڑکیوں کے لئے بھی سپیشلی کچھ ہونا چاہئے
ذرا لڑکیانہ ٹائپ کورس
تاکہ میرے جیسے پھوہڑ بچے بھی فائدہ اٹھا سکیں ہیں نا

Kazmi
07-08-2010, 11:31 PM
لڑکیوں کے لئے بھی سپیشلی کچھ ہونا چاہئے
ذرا لڑکیانہ ٹائپ کورس
تاکہ میرے جیسے پھوہڑ بچے بھی فائدہ اٹھا سکیں ہیں نا

جی جی بالکل، ہونے چاہئیں۔ خالص لڑکیانہ کورسز
جیسے ۔ ۔

چغلی کورس
لگائی بجھائی کورس
شاپنگ کورس
اور
اور
۔
۔
۔
سریلیک چوری کورس

Ahsan_Yaz
08-08-2010, 12:23 AM
السلام علیکم
اگر میں اردو گرامر کا ایک شارٹ کورس کروانا چاہوں تو کون کون یہ کورس کرنے کا خواہش مند ہو گا۔

1UM-SiteAdmins
08-08-2010, 12:42 AM
بہت اچھے اچھے اور مفید مشورے آئے ھیں۔ کشش بہن ، حرف دعا ، عامر جی اور حفیظ توقیر بھائی اور مجھ سمیت بہت سے افراد پہلے سے کچھ نہ کچھ پڑھانے کے لیے ھمت کر چکے ھیں ان کی کامیابی اور نتائج کی روشنی میں ھی اس کام کو باقاعدہ کرنے کا آغاز کیا گیا ھے۔

یہ بات بھی اھم ھے کہ کوئی بھی بات لاگو نہیں کروائی جا سکتی۔ اس کام کی کامیابی کے لیے دو طرفہ رضامندی ضروری ھو گی اور وہ دو اطراف استاد اور طالبعلم ھیں۔

چونکہ استاد کا بھی روحانی اور ذھنی فائدہ اس میں پوشیدہ ھے اس لیے اساتید سے درخواست ھے کہ اعلان کردہ فارمیٹ کے مطابق جو کورس وہ پڑھانا چاھتے ھیں اس کا اعلان ایک تھریڈ میں کریں۔ اگر طالبعلموں کی دلچسپی ھوئی تو وہ کورس شروع ھو جائے گا۔

کورس چونکہ آن لائن ھو گا اور اس میں ابھی تجربہ بھی کم ھے اس لیے بہت زیادہ میٹیریل کور نہیں کروانا چاھیے۔ بس جتنا کوئی مصروف بندہ ھفتہ وار کر سکے۔ چنانچہ کلاسز ھفتہ وار ھی فرض کی گئی ھیں۔

ضرورت اساتید
جو اساتید کلاس شروع کرنا چاھتے ھوں وہ ان نکات کو مد نظر رکھتے ھوئے رابطہ کر سکتے ھیں۔
کلاس کا نام : کیا ھو گا
آغاز : تاریخ دیجیے
اختتام : تاریخ دیجیے
کلاس کا درجہ : پڑھنے کے لیے قابلیت کیا ھونی چاھیے
زیادہ سے زیادہ تعداد : کتنے افراد
کم سے کم : 21 افراد
لیکچرز کی تعداد : 12
کورس کا دورانیہ : 3 ماہ
لیکچرز کی آؤٹ لائن : ھر لیکچر میں کیا سکھایا جائے گا
لیکچرز کا دورانیہ : زیادہ سے زیادہ 45 منٹ
ھوم ورک ، اسائنمنٹس : تفصیل دیجیے
فائنل ایگزام : تفصیل دیجیے
استاد : پروفیسر کا نام
مقام : ون اردو یونیورسٹی
وظیفہ : کامیاب طلبہ کو 3000 گولڈن پوائنٹس
استاد محترم کی تنخواہ : 15000 گولڈن پوائنٹس

Noor-ul-Ain Sahira
08-08-2010, 12:54 AM
السلام علیکم
اگر میں اردو گرامر کا ایک شارٹ کورس کروانا چاہوں تو کون کون یہ کورس کرنے کا خواہش مند ہو گا۔

مجھے ضرور کرنا ہے یہ کورس۔ مجھے بہت اچھی اردو سیکھنے کی سخت ضروت ہے۔ گرائمر تو پھر بھی میری کافی اچھی ہے مگر کچھ الفاظ لکھنے نہیں آتے ۔۔ علم نہیں ہوتا کیسے لکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ بھی بتائیں پلیز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Ahsan_Yaz
08-08-2010, 01:01 AM
مجھے ضرور کرنا ہے یہ کورس۔ مجھے بہت اچھی اردو سیکھنے کی سخت ضروت ہے۔ گرائمر تو پھر بھی میری کافی اچھی ہے مگر کچھ الفاظ لکھنے نہیں آتے ۔۔ علم نہیں ہوتا کیسے لکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ بھی بتائیں پلیز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس سلسلے میں الگ تھریڈ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس میں رابطہ کیجئے۔
شکریہ

ھوشربا
08-08-2010, 01:30 AM
بہت اچھا سلسلہ ہے، میں کافی وقت سے ون اردو ڈیزائننگ سکول سٹارٹ کرنے کا سوچ رہی تھی جس میں فوٹوشاب کے علاوہ وب ڈیزائننگ، illustrator, کورل ڈرا، 3D MAX وغیرہ سیکھنے اور سکھانے کی کوشش کریں، لیکن اب تو مشاءاللہ سے پوری یونیورسٹی کھل گئی ہے ۔

میری فیلڈ آئی ٹی ہے تو اسی حساب سے میں نے شارٹ ٹرم کورسس جیسے ونڈوز انسٹال کرنے کا طریقہ، کمپیوٹر ھارڈ ویر، MS Office(ورڈ، پاور پوائنٹ،ایکسل وغیرہ)، نیٹورکنگ (ایک گھر میں ایک سے ذیادہ پی سی ہونے کی صورت میں کافی مدد کار ہو گا) کا بھی سوچا ہے۔

اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے، انشاء اللہ جیسے جیسے سلسلہ آگے بڑھے گا آئیڈیاز آتے جائیں گے۔

فلحال میں سٹارٹ ویب ڈیزائننگ سکھانے سے کر سکتی ہوں لیکن یہ کورس شروع ہو گا عید کے بعد، اس وقت تک میں جو بھی انٹرسٹڈ ہوں ان کو بتا دوں گی کہ کون کون سے سافٹ ویر ہم یوز کریں گے تاکہ جب ہم کورس شروع کریں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہ ہو سافٹ ویر کے حوالے سے۔
کورس مٹیریل سٹوڈنٹس کے حساب سے ہی رکھا جائے گا، اگر تو بلکل ہی نئے سٹوڈنٹس ہوں گے تو تھیوری سے سٹارٹ کریں گے نہیں تو سٹیٹک ویب سائٹ سے سٹارٹ کریں گے اور اگر ذیادہ لوگ انٹرسٹڈ ہوئے تو ڈائنمک پیجز بنانے کی ٹرائی بھی کریں گے۔

کلاس کا نام : ویب ڈیزائننگ
آغاز : 17 ستمبر 2010
اختتام : دسمبر 2010
کلاس کا درجہ : جو کوئی بھی شوق سے سیکھنا چاہتا ہو
زیادہ سے زیادہ تعداد : جتنے ذیادہ ہوں گے اتنا ہی مزہ آئے گا
کم سے کم : ٹیم بھائی ڈسائڈ کریں گے
لیکچرز کی تعداد : 12
کورس کا دورانیہ : 3 ماہ
لیکچرز کی آؤٹ لائن : ویب ڈیزائننگ بگنرز اور انٹرمیڈیٹ لیول
لیکچرز کا دورانیہ : 45 منٹ
ھوم ورک ، اسائنمنٹس : پریٹکل
فائنل ایگزام : پروجیکٹ
استاد : ھوشربا
مقام : ون اردو یونیورسٹی
وظیفہ : کامیاب طلبہ کو 3000 گولڈن پوائنٹس
استاد محترم کی تنخواہ : 15000 گولڈن پوائنٹس

رفعت
08-08-2010, 02:18 AM
السلام علیکم
و اردو کا قیام مبارک ہو سب کو
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ یہ بھی بہت ترقی کرے آمین

مجھے ویب ڈیزائننگ میں انٹرسٹ ہے اور بہت دفعہ ٹرائی کر چکی ہوں کہ کہیں سے کچھ مل جائے ۔نیٹ پر بھی سرچ کیا ہے لیکن اگر ایک استاد کی رہنمائی مل جائے تو امید ہے کہ بہت جلدی اور بہترین طریقے سے سیکھ سکتی ہوں ۔۔۔

Huma Naz
08-08-2010, 02:22 AM
ون اردو یونیورسٹی کے قیام کی بہت بہت مبارک ہو
اللہ سے دعا ہے کہ ون اردو اسی طرح کامیابی کی بےشمار منازل طے کرتا رہے آمین۔

HJaved
08-08-2010, 04:52 AM
ارے یہ اچھی خبر تو آج دیکھی۔

میری طرف سے بھی ون اردو یونیورسٹی کا قیام بہت مبارک ہو سب کو۔

Hina Rizwan
08-08-2010, 04:56 AM
ون اردو یونیورسٹی کے قیام کی بہت بہت مبارک ہو
اللہ سے دعا ہے کہ ون اردو اسی طرح کامیابی کی بےشمار منازل طے کرتا رہے آمین۔

Kainat
08-08-2010, 12:36 PM
میری طرف سے بھی ون اردو یونیورسٹی کے قیام کی بہت بہت مبارک ہو۔ اور سب سٹوڈنٹس کو جو کچھ نیا کرنے اور سیکھنے جا رہے ہیں۔

مینا
08-08-2010, 12:55 PM
بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔

فورن لینگویج کورس میں اگر کوئی اسپینش سیکھنا چاہے تو میں بیسکس سکھا دوں گی

اور اگر کوئی پشتو، فرنچ اور سواہیلی سکھائے تو اسٹوڈنٹس میں میرا نام شامل کرلیں

Ayeshah
08-08-2010, 01:03 PM
بہت اچھا سلسلہ ہے، میں کافی وقت سے ون اردو ڈیزائننگ سکول سٹارٹ کرنے کا سوچ رہی تھی جس میں فوٹوشاب کے علاوہ وب ڈیزائننگ، illustrator, کورل ڈرا، 3D MAX وغیرہ سیکھنے اور سکھانے کی کوشش کریں، لیکن اب تو مشاءاللہ سے پوری یونیورسٹی کھل گئی ہے ۔

میری فیلڈ آئی ٹی ہے تو اسی حساب سے میں نے شارٹ ٹرم کورسس جیسے ونڈوز انسٹال کرنے کا طریقہ، کمپیوٹر ھارڈ ویر، MS Office(ورڈ، پاور پوائنٹ،ایکسل وغیرہ)، نیٹورکنگ (ایک گھر میں ایک سے ذیادہ پی سی ہونے کی صورت میں کافی مدد کار ہو گا) کا بھی سوچا ہے۔

اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے، انشاء اللہ جیسے جیسے سلسلہ آگے بڑھے گا آئیڈیاز آتے جائیں گے۔

فلحال میں سٹارٹ ویب ڈیزائننگ سکھانے سے کر سکتی ہوں لیکن یہ کورس شروع ہو گا عید کے بعد، اس وقت تک میں جو بھی انٹرسٹڈ ہوں ان کو بتا دوں گی کہ کون کون سے سافٹ ویر ہم یوز کریں گے تاکہ جب ہم کورس شروع کریں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہ ہو سافٹ ویر کے حوالے سے۔
کورس مٹیریل سٹوڈنٹس کے حساب سے ہی رکھا جائے گا، اگر تو بلکل ہی نئے سٹوڈنٹس ہوں گے تو تھیوری سے سٹارٹ کریں گے نہیں تو سٹیٹک ویب سائٹ سے سٹارٹ کریں گے اور اگر ذیادہ لوگ انٹرسٹڈ ہوئے تو ڈائنمک پیجز بنانے کی ٹرائی بھی کریں گے۔

کلاس کا نام : ویب ڈیزائننگ
آغاز : 17 ستمبر 2010
اختتام : دسمبر 2010
کلاس کا درجہ : جو کوئی بھی شوق سے سیکھنا چاہتا ہو
زیادہ سے زیادہ تعداد : جتنے ذیادہ ہوں گے اتنا ہی مزہ آئے گا
کم سے کم : ٹیم بھائی ڈسائڈ کریں گے
لیکچرز کی تعداد : 12
کورس کا دورانیہ : 3 ماہ
لیکچرز کی آؤٹ لائن : ویب ڈیزائننگ بگنرز اور انٹرمیڈیٹ لیول
لیکچرز کا دورانیہ : 45 منٹ
ھوم ورک ، اسائنمنٹس : پریٹکل
فائنل ایگزام : پروجیکٹ
استاد : ھوشربا
مقام : ون اردو یونیورسٹی
وظیفہ : کامیاب طلبہ کو 3000 گولڈن پوائنٹس
استاد محترم کی تنخواہ : 15000 گولڈن پوائنٹس
میں اس کورس میں داخلہ لینا چاھتی ھوں ،مجھے زیادہ علم نہیں کمپیوٹر کا،لیکن تھوڑا بہت کر لیتی ھوں ،تو پلیز مجھے اس میں شامل کر لین ۔

TILSIM
08-08-2010, 01:28 PM
سلام عرض ہے،
ون اردو یونیورسٹی کے قیام کی بہت بہت مبارک ہو

اللہ سے دعا ہے کہ ون اردو اسی طرح کامیابی کی بےشمار منازل طے کرتا رہے آمین۔

میرا ارادہ ہے کچھ سیکھنے کا جلد ہی شعبہ بھی سلیکٹ کروں گا۔

Kazmi
08-08-2010, 03:22 PM
بہت اچھا سلسلہ ہے، میں کافی وقت سے ون اردو ڈیزائننگ سکول سٹارٹ کرنے کا سوچ رہی تھی جس میں فوٹوشاب کے علاوہ وب ڈیزائننگ، illustrator, کورل ڈرا، 3D MAX وغیرہ سیکھنے اور سکھانے کی کوشش کریں، لیکن اب تو مشاءاللہ سے پوری یونیورسٹی کھل گئی ہے ۔

میری فیلڈ آئی ٹی ہے تو اسی حساب سے میں نے شارٹ ٹرم کورسس جیسے ونڈوز انسٹال کرنے کا طریقہ، کمپیوٹر ھارڈ ویر، MS Office(ورڈ، پاور پوائنٹ،ایکسل وغیرہ)، نیٹورکنگ (ایک گھر میں ایک سے ذیادہ پی سی ہونے کی صورت میں کافی مدد کار ہو گا) کا بھی سوچا ہے۔

اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے، انشاء اللہ جیسے جیسے سلسلہ آگے بڑھے گا آئیڈیاز آتے جائیں گے۔

فلحال میں سٹارٹ ویب ڈیزائننگ سکھانے سے کر سکتی ہوں لیکن یہ کورس شروع ہو گا عید کے بعد، اس وقت تک میں جو بھی انٹرسٹڈ ہوں ان کو بتا دوں گی کہ کون کون سے سافٹ ویر ہم یوز کریں گے تاکہ جب ہم کورس شروع کریں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہ ہو سافٹ ویر کے حوالے سے۔
کورس مٹیریل سٹوڈنٹس کے حساب سے ہی رکھا جائے گا، اگر تو بلکل ہی نئے سٹوڈنٹس ہوں گے تو تھیوری سے سٹارٹ کریں گے نہیں تو سٹیٹک ویب سائٹ سے سٹارٹ کریں گے اور اگر ذیادہ لوگ انٹرسٹڈ ہوئے تو ڈائنمک پیجز بنانے کی ٹرائی بھی کریں گے۔

کلاس کا نام : ویب ڈیزائننگ
آغاز : 17 ستمبر 2010
اختتام : دسمبر 2010
کلاس کا درجہ : جو کوئی بھی شوق سے سیکھنا چاہتا ہو
زیادہ سے زیادہ تعداد : جتنے ذیادہ ہوں گے اتنا ہی مزہ آئے گا
کم سے کم : ٹیم بھائی ڈسائڈ کریں گے
لیکچرز کی تعداد : 12
کورس کا دورانیہ : 3 ماہ
لیکچرز کی آؤٹ لائن : ویب ڈیزائننگ بگنرز اور انٹرمیڈیٹ لیول
لیکچرز کا دورانیہ : 45 منٹ
ھوم ورک ، اسائنمنٹس : پریٹکل
فائنل ایگزام : پروجیکٹ
استاد : ھوشربا
مقام : ون اردو یونیورسٹی
وظیفہ : کامیاب طلبہ کو 3000 گولڈن پوائنٹس
استاد محترم کی تنخواہ : 15000 گولڈن پوائنٹس

یہ کلاس تو ہم بھی جائن کریں گے

اسماء
08-08-2010, 04:02 PM

partner ji..class me kb ana hai?

اسماء
08-08-2010, 04:06 PM
ون اردو یونیورسٹی کا قیام بہتت مبارک ہو۔۔۔اس میں لینگویج کورسز بھی کرائے جائیں براہ مہربانی۔۔۔پشتو اور عربی سیکھنے کا بہت شوق ہے۔۔

اور میں ان شاءاللہ یونیورسٹی کی اچھی سٹوڈنٹ بنوں گی کیونکہ بہت کچھ سیکھنے کا بہتتتتت شوق ہے۔۔۔

سعد
08-08-2010, 04:09 PM
بہت اچھا سلسلہ ہے، میں کافی وقت سے ون اردو ڈیزائننگ سکول سٹارٹ کرنے کا سوچ رہی تھی جس میں فوٹوشاب کے علاوہ وب ڈیزائننگ، illustrator, کورل ڈرا، 3DS MAX وغیرہ سیکھنے اور سکھانے کی کوشش کریں، لیکن اب تو مشاءاللہ سے پوری یونیورسٹی کھل گئی ہے۔

آہا، بہت خوب!
تھری ڈی ایس کا آئیڈیا بہترین ہے۔

ابو لبابہ
08-08-2010, 04:17 PM
یونیورسٹی کا قیام سب کو بہت مبارک ہو۔

دعا ہے کہ ون اردو اسی طرح ترقی کرتا رہے۔

bluebird
08-08-2010, 05:37 PM
ھوشربا سس میں بھی یہ کورس کر نا چاہتی ہوں.میرا نام بھی نوٹ کر لیں.شکریہ

روزبیہ خواجہ
08-08-2010, 05:43 PM
یونیورسٹی کا قیام سب کو بہت مبارک ہو۔

اس سے سب کو کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

Mehero Ul Nisa Dar
08-08-2010, 06:17 PM
اردو یونیورسٹی کا قیام بہت مبارک ہو۔۔ امید ہے کہ ترقی کی منازل جلد طے کرے گی۔۔

ان شاء اللہ اور آمین۔

ویسے اسٹوڈنٹس کی تعداد سے کچھ فرق نہیں پڑتا یہ تجربہ ایک او لیولز والے اسکول میں کام کر کے آیا ہے۔ جتنے کم شاگرد اتنی اچھی پڑھائی یہ وہاں کا اصول تھا۔ دس سے ہونے پر کلاس میں واویلا ہوتا تھا کہ رش لگ گیا ہے۔۔~

میں آپا کی اس بات سے متفق ہوں ۔ ۔ ۔۔ میں خود ٹرائے کر چکی ہوں میں اپنی اکیڈمی میں پڑھتی ہوں جہاں وہاں ہم ایف ایس سی کی 4لڑکیاں ہیں اور جتنی اچھی پڑھائی ہوتی ہے ۔۔آئی کانٹ ایکسپلین

Mehero Ul Nisa Dar
08-08-2010, 06:18 PM
پلیز ہوسکے تو بائیو کی کلاس رکھ لیں ۔۔۔۔مجھے بائیو بہت بری لگتی ہے سمجھ کم آتی ہے اور میرا کورس بھی بائیو پرہے میڈیکل

Friends Group
08-08-2010, 06:24 PM
وعلیکم سلام
ون اردو یونیورسٹی کے قیام کی بہت بہت مبارک ہو
اللہ سے دعا ہے کہ ون اردو اسی طرح کامیابی کی بےشمار منازل طے کرتا رہے آمین۔
میری رائے میں!
مضامین میں سافٹ ویئر پروگرامنگ اور انجینئرنگ کے کورسز بھی ہونے چاہیں۔

گولڈن ایگل
08-08-2010, 06:56 PM
میری طرف سے ون اردو یونیورسٹی کے قیام کی بہت بہت مبارک ہو

Mushtaq
08-08-2010, 07:05 PM
یہاں فوٹوگرافی اور اسکیچنگ وغیرہ سے متعلق کورس بھی ہونا چاہئے۔

Sajda Sehr
08-08-2010, 10:26 PM
میرے خیال میں 21 سٹوڈنٹس تھوڑا زیادہ نہیں ہو جائے گا
ایک کورس کے لئے اتنے سٹوڈنٹس مشکل ہونگے
مجھے لگتا ہے تھوڑی کم تعداد ہونی چاہئے

AimalRida
09-08-2010, 04:13 AM
السلام علیکم

اردو یونیورسٹی کا قیام بہت بہت مبارک ہو۔

میں ھوشربا سس کی کلاس میں داخلہ لینا چاہتی ہوں۔ لیکن مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کتنا ریگولر ہونا ضروری ہے ان کلاسز میں۔ اور اس کے ٹائمنگز کس طرح سے ڈیسائیڈ ہوں گے؟

فراز
09-08-2010, 04:57 AM
وعلیکم سلام
ون اردو یونیورسٹی کے قیام کی بہت بہت مبارک ہو
اللہ سے دعا ہے کہ ون اردو اسی طرح کامیابی کی بےشمار منازل طے کرتا رہے آمین۔
میری رائے میں!
مضامین میں سافٹ ویئر پروگرامنگ اور انجینئرنگ کے کورسز بھی ہونے چاہیں۔

بھائی پڑھانے میں حرج تو نہیں ہے مگر غالبا پڑھنے والے بھی تو ہوںے چاہیے۔

imported_Usman
09-08-2010, 04:56 PM
السلام علیکم

ایک ااچھا آغاز ہے لیکن انتہائی معزرت سے عرض ہے کہ یہ مجھے کچھ زیادہ پریکٹیکل نہیں لگ رہا ۔۔۔ ہاں اگر کوئی کوچنگ سنٹر ٹیوٹر سسٹم یا پھر صرف شارٹ کورسس ٹائپ کا کانسپٹ زیادہ حقیقت پسندانہ لگے گا ۔۔۔

دوسرا مجھے یہ بھی سمجھ نہیں آئی کہ لیکچرز ویڈیو ہوں گے یا آڈیو ۔۔۔۔۔ یا پاور پوائنٹ میں ۔۔۔۔۔۔

میرے خیال میں زیادہ بہتر یہ ہو گا کہ سبجکٹ وائز ڈیپارٹمنٹ بنا لئے جائیں جس میں اس مضمون کے ماہر لوگ ہوں اور اس سبجکٹ سے متعلقہ جس جس کے پاس لیکچرز وغیرہ ہوں وہ شئر کر دے ۔۔۔۔۔ اس کے بعد اگر کسی کو لیکچر سے سمجھ نا آئے تو وہ متعلقہ ماہر سے پوچھ لے ۔۔۔۔۔

اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ کسی بھی مضمون میں لیکچرز اور باقی لٹریچر کی خاصی معقول کلیکشن میسر ہو جائے گی جو متعلقہ سٹوڈنٹس کے لئے مددگار ثابت ہو گی ۔۔۔

باقی جیسا آپ لوگ بہتر سمجھیں کر لیجئے ۔۔۔۔

Sajda Sehr
09-08-2010, 05:11 PM

عثمان بھائی
یہ تو سیکھنے والوں پر ڈیپنڈ کرتا ہے کہ پریکٹیکل خیال ہے یا نہیں
جیسے پہلےبھی یہاں آٹؤ کیڈ کے کورسز اور ڈائیزائیننگ والے کورسز ہوئے ہیں تو کافی لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے
ہو سکتا ہے آگے بھی کئی چیزوں سے لوگوں کو فائدہ ہو
ابھی تو شروعات بھی نہیں ہوئی ہے جیسے جیسے ممبرز اس میں شامل ہونگے تو ہی صورتحال واضح ہو گی نا
وہی مضامین یا کوسز شروع ہو سکتے ہیں جس میں تھوڑے لوگ دلچسپی دکھائیں

Rehana
09-08-2010, 05:12 PM
boht achy ideas a rahy hain ////.mujy b language courses main interest hai boht zaydaaa.or web designing main b.....lakin kia ik student ik say zayda classes main ik hi time admission lay saktha hia.....

or ik or tajvees..k english literature to start ho gaya hai..lakin english language ka course b start karin...kiu k us main yaqenan kafi zayda members interested hon gay....jis main reading writing speaking or listening ka course ho.....

is ko agar koi start kary to mera name is main first likh lain...

Fatima Noor
09-08-2010, 05:45 PM

متفق۔۔۔۔
میرے خیال میں انگلش لینگویج،اسپیکنگ کا کورس بھی ہونا چاہیے
اور شاید اس میں زیادہ لوگ انٹرسٹڈ ہوں:)

Raising Moon
09-08-2010, 05:49 PM
یونیورسٹی کا قیام سب کو بہت مبارک ہو۔

HumairaCh
09-08-2010, 07:44 PM
اردو یونیورسٹی کا قیام بہت بہت مبارک ہو دعا ہے کہ ون اردو خوب ترقی کرے ھوشربا سس میں بھی ویب ڈیزائننگ کا کورس کر نا چاہتی ہوں.میرا نام بھی نوٹ کرلیں.شکریہ

ھوشربا
10-08-2010, 12:46 AM
آپ سب کا ویب ڈیزائننگ میں انٹرسٹ لینے کا بہت شکریہ، دو تین دن میں کورس اوٹ لائن بنا کر سب کو انفارم کرتی ہوں۔

Hina Rizwan
10-08-2010, 12:51 AM
ہوش سس اس کے لیے ایک الگ سے تھڑیڈ بنا لیں تاکہ سب وہاں اپنا نام لکھوا دیں
یہاں تو سب مکس اپ ہو گیا ہے کسی کو پتا ہی نہیں چلے گا

اور یہ سب کلاسس ایک ساتھ ہی شروع ہو رہی ہیں???

Kazmi
10-08-2010, 12:55 AM
آپ سب کا ویب ڈیزائننگ میں انٹرسٹ لینے کا بہت شکریہ، دو تین دن میں کورس اوٹ لائن بنا کر سب کو انفارم کرتی ہوں۔

ہوشربا بٹیا، بہت اچھا قدم ہے۔
جیسا کہ حنا بھتیجی نے مشورہ دیا ہے، بہتر ہو گا اس کا الگ تھریڈ بنالیں اور شاکرد نمبر ون پر اپنے انکل کو رکھیں، ہم بھی تو کچھ سیکھ لیں ناں ۔ ۔ ۔ اسی بہانے پڑھے لکھے کہلائیں گے ۔ ۔ ۔

Hina Rizwan
10-08-2010, 12:57 AM
بالکل اور مجھے بھی سیکھنا ہے کچھ
لیکن سارے ہی کورس ایک ساتھ شروع ہو رہے ہیں
اور پھر دسمبر میں چلی جاؤں گی قطر تو سارے کورس ادھورے ہی رہ جائیں گے

ھوشربا
10-08-2010, 12:58 AM
ہوش سس اس کے لیے ایک الگ سے تھڑیڈ بنا لیں تاکہ سب وہاں اپنا نام لکھوا دیں
یہاں تو سب مکس اپ ہو گیا ہے کسی کو پتا ہی نہیں چلے گا

اور یہ سب کلاسس ایک ساتھ ہی شروع ہو رہی ہیں???

ہوشربا بٹیا، بہت اچھا قدم ہے۔
جیسا کہ حنا بھتیجی نے مشورہ دیا ہے، بہتر ہو گا اس کا الگ تھریڈ بنالیں اور شاکرد نمبر ون پر اپنے انکل کو رکھیں، ہم بھی تو کچھ سیکھ لیں ناں ۔ ۔ ۔ اسی بہانے پڑھے لکھے کہلائیں گے ۔ ۔ ۔

جی حنا اور انکل جی بس کورس لے اوٹ اور ٹاپکس فائنل کر لوں کہ کیا کیا کور کرنا ہے پھر الگ سے بناتی ہوں تا کہ ساری انفو ایک ہی جگہ اکٹھی رہے۔

Sohail Ahmad
10-08-2010, 06:09 PM
یونیورسٹی کا قیام سب کو مبارک یو۔

رمیصا
10-08-2010, 06:31 PM
یہاں فوٹوگرافی اور اسکیچنگ وغیرہ سے متعلق کورس بھی ہونا چاہئے۔

دل کی بات کہ دی۔اسکیچنگ تو لازما” ہونا چاہیے۔خدارا کوئی کسی ٹیچر کو بلا لے پلیز۔

Sohail Ahmad
10-08-2010, 06:59 PM
انشا اللہ ٹیم بھای کچھ سیکھانے کی کوشش بھی کریں گے اور سیکھنے کی بھی۔

HarfeDua
12-08-2010, 02:39 AM
میں سوچ رہی تھی کہ گریٹنگ کارڈز بنانا سکھاؤں۔۔۔ "ہینڈ میڈ کارڈز"۔ اس میں تھوڑی بہت گلاس پینٹنگ، فیبرک پینٹس کا استعمال، اور فلاوور میکنگ بھی ہوگی۔ میں ان ٹیکنیکس سے گریٹنگ کارڈز بناتی ہوں۔
اگر کوئی انٹرسٹڈ ہو تو بتائیے گا۔ لیکن ابھی نہیں رمضان کے بعد سکھا سکتی ہوں :)۔

Smiling Eyes
12-08-2010, 02:58 AM
میں سوچ رہی تھی کہ گریٹنگ کارڈز بنانا سکھاؤں۔۔۔ "ہینڈ میڈ کارڈز"۔ اس میں تھوڑی بہت گلاس پینٹنگ، فیبرک پینٹس کا استعمال، اور فلاوور میکنگ بھی ہوگی۔ میں ان ٹیکنیکس سے گریٹنگ کارڈز بناتی ہوں۔
اگر کوئی انٹرسٹڈ ہو تو بتائیے گا۔ لیکن ابھی نہیں رمضان کے بعد سکھا سکتی ہوں :)۔

شیور دعا۔۔۔ میرا نام لکھ لیں;)

HarfeDua
12-08-2010, 07:22 PM
شیور دعا۔۔۔ میرا نام لکھ لیں;)
i knew tht ;)

اس کلاس میں تو میں بھی آؤں گی

میرے خیال میں اس مین کافی لوگ انٹرسٹ دکھائیں گے
ٹھیک ہے رمضان کے بعد ہی صحیح رہے گا سب فارغ بھی ہوں گے
اچھی بات ہے۔ ڈن۔ اِن شاءاللہ رمضان کے بعد اگر انف اسٹوڈینٹس ہوگئے تو۔

اور اس کلاس کے لیے مجھ سے زیادہ بے تاب کوئی بھی نہیں ہو سکتا۔پوائینٹس دینے کو دل کر رہا ہے۔میں بھی آئوں گی ہر صورت میں۔

ضرور۔ مزہ آئے گا۔ سیکھنے میں بھی اور سکھانے میں بھی۔ :)

Sajda Sehr
12-08-2010, 07:25 PM
i knew tht ;)

اچھی بات ہے۔ ڈن۔ اِن شاءاللہ رمضان کے بعد اگر انف اسٹوڈینٹس ہوگئے تو۔

ضرور۔ مزہ آئے گا۔ سیکھنے میں بھی اور سکھانے میں بھی۔ :)
میرے خیال میں ایک علیحدہ تھریڈ بنا دیتی ہوں
اور لکھ دوں گی کہ رمضان کے بعد سٹارٹ ہوگا
ایٹ لیسٹ جو انٹرسٹڈ ہیں ان کے نام گڈ مڈ نہ ہو جائیں
کیا خیال ہے آپکا ؟

HarfeDua
12-08-2010, 07:28 PM
میرے خیال میں ایک علیحدہ تھریڈ بنا دیتی ہوں
اور لکھ دوں گی کہ رمضان کے بعد سٹارٹ ہوگا
ایٹ لیسٹ جو انٹرسٹڈ ہیں ان کے نام گڈ مڈ نہ ہو جائیں
کیا خیال ہے آپکا ؟
جی ٹھیک ہے۔ آپ ڈیپارٹمنٹ ہیڈ ہیں ;)۔
یہی پوسٹس موو کردیں۔

رمیصا
12-08-2010, 07:43 PM
میرے خیال میں ایک علیحدہ تھریڈ بنا دیتی ہوں
اور لکھ دوں گی کہ رمضان کے بعد سٹارٹ ہوگا
ایٹ لیسٹ جو انٹرسٹڈ ہیں ان کے نام گڈ مڈ نہ ہو جائیں
کیا خیال ہے آپکا ؟

تو ایسا کیوں نہیں کرتے کہ آرٹ اینڈ کرافٹس کا کوےی کورس کر لیں اور اسمیں کارڈ میکنگ،وال ہینگنگز،اور ڈیکوریشن پیسز کے منی کورسز یا لیکچرز ہو جائیں۔

HarfeDua
12-08-2010, 07:49 PM
تو ایسا کیوں نہیں کرتے کہ آرٹ اینڈ کرافٹس کا کوےی کورس کر لیں اور اسمیں کارڈ میکنگ،وال ہینگنگز،اور ڈیکوریشن پیسز کے منی کورسز یا لیکچرز ہو جائیں۔

بہت اچھا آئڈیا ہے۔ سجدہ نقش سے بھی پوچھ لیں۔ شاید وہ بھی سکھانا چاہیں۔ تو دو تین لوگ مل کر بھی سکھاسکتے ہیں۔

رمیصا
12-08-2010, 08:00 PM
بہت اچھا آئڈیا ہے۔ سجدہ نقش سے بھی پوچھ لیں۔ شاید وہ بھی سکھانا چاہیں۔ تو دو تین لوگ مل کر بھی سکھاسکتے ہیں۔

دیٹس دا تھنگ۔یاہو۔۔۔!!

Sajda Sehr
12-08-2010, 08:03 PM
بہت اچھا آئڈیا ہے۔ سجدہ نقش سے بھی پوچھ لیں۔ شاید وہ بھی سکھانا چاہیں۔ تو دو تین لوگ مل کر بھی سکھاسکتے ہیں۔

جی ہاں نقش سے میں نے پہلے پوچھا تھا وہ انے سے پہلے کہہ گئی تھی کہ عید کے بعد سکھائیں گی
میں نے بھی یہی سوچا تھا کہ یہ دو تین لوگ ہی سکھا سکتے ہیں کیونکہ کسی کو کچھ آتا ہوگا کسی کو کچھ
اس لئے فی الحال تو بس تھریڈ بنایا ہے تاکہ پتہ چلے کوئی انٹرسٹڈ ہے بھی کہ نہیں
بعد میں شاید کچھ اور لوگ بھی مل جائیں سکھانے والے

رمیصا
12-08-2010, 08:08 PM

ڈرنکنگ سٹراز اور تھرما پور شیٹ سے چند چیزیں میں بھی سکھا دوں گی،نیز ایک دو چھوٹی چھوٹی چیزیں اور بھی۔

Sajda Sehr
12-08-2010, 08:27 PM
ڈرنکنگ سٹراز اور تھرما پور شیٹ سے چند چیزیں میں بھی سکھا دوں گی،نیز ایک دو چھوٹی چھوٹی چیزیں اور بھی۔

چلیں یہ تو اور بھی اچھی بات ہے
جیسے جیسے سب فارغ ہوں وہ شروع کروا سکتے ہین
اگر آپ پہلے فارغ ہیں تو آپ بھی بتا دیجئے گا

Ramz
28-08-2010, 11:19 AM
اردو یونیورسٹی اچھا خیال یے۔
سٹوڈنٹس کی تعداد کو مخصوص نہ کیا جاے۔
علاقائی زبانیں بھی سیکھائی جائیں ۔
انگلش گرائمر اور انگلش سلف رائٹنگ بھی سکھاے تو کیا بات ھے۔
اس کے علاوہ ھر کورس کا تھریڈ الگ سے بنا دیا جاے اور وہاں تک رسائی بھی اسان ہو۔

Trueman
28-08-2010, 11:26 AM
اردو یونیورسٹی اچھا خیال یے۔
سٹوڈنٹس کی تعداد کو مخصوص نہ کیا جاے۔
علاقائی زبانیں بھی سیکھائی جائیں ۔
انگلش گرائمر اور انگلش سلف رائٹنگ بھی سکھاے تو کیا بات ھے۔
اس کے علاوہ ھر کورس کا تھریڈ الگ سے بنا دیا جاے اور وہاں تک رسائی بھی اسان ہو۔

جی بہنا ۔ ۔ ان شاء اللہ آپ سب کے تعاون سے ہم اس پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے ۔ ۔
آپ کی گزارشات پر کچھ حد تک کام ہوچکا ہے جب کہ مزید بھی ہم آہستہ آہستہ اپنی منزل کی جانب رواں ہیں ۔ ۔
اس کے لیے آپ مین یونیورسٹی ہال اور پھر اس میں لیکچرز ہال وزٹ کرسکتی ہیں ۔ ۔
http://www.oneurdu.com/forums/forumdisplay.php?f=326

آپ کی رائے ہمارے لیے مقدم ہوگی ۔

Seenum
28-08-2010, 11:27 AM
اردو یونیورسٹی اچھا خیال یے۔
سٹوڈنٹس کی تعداد کو مخصوص نہ کیا جاے۔
علاقائی زبانیں بھی سیکھائی جائیں ۔
انگلش گرائمر اور انگلش سلف رائٹنگ بھی سکھاے تو کیا بات ھے۔
اس کے علاوہ ھر کورس کا تھریڈ الگ سے بنا دیا جاے اور وہاں تک رسائی بھی اسان ہو۔

یہ تجاویز آپ ون اردو یونیورسٹی کے سجیشن باکس نامی تھریڈ میں بھی لکھ دیں تو بہت اچھا رہے گا۔ کیونکہ اس طرح تمام تجاویز ایک ہی جگہ پر ملنے کی صورت میں انتظامیہ کےلیے بھی آسانی رہے گی۔

Sajal
17-09-2010, 09:14 PM
ون اردو یونیورسٹی کا قیام مبارک ہو ویسے میں نے انگلش لینگوئج کا کورس کیا ہوا ہے اگر مجھے ٹیچر کے طور پر رکھ لیا جائے تو بہت مہربانی ہو گی لیکن میں اپنے ساتھ ایک اور ٹیچر کو بھی رکھنا چاہوں گی اگر کوئی میرا ساتھ دینا چاہتا ہو تو پلیز مجھ سے رابطہ کرے

Manzoor
28-08-2016, 11:30 AM
وعلیکم اسلام
آئیڈیا تو بہت زبردست ہے

XBOY
28-08-2016, 12:03 PM
جامعہ ون اردو میں اچھے لوگ جو اردو کو جانتے ہو، ایسے لوگوں کو استاد رکھا جائے
میرے عنوان والوں کی اردو جیسے اردو دان نہ رکھا جائے۔
ابھی تک ہم سب جب اردو بول چال میں رہتے ہیں تو انگلش اور ہندی ملاوٹ کرتے ہیں
جبکہ انگلش بولتے ِہوئے اس بات کا خیال کرتے ہیں کہ لہجہ اور تلفلظ خالص انگلش ہو ورنہ
لوگ جاہل کہینگے۔

Amir Shahzad
28-08-2016, 12:38 PM
وعلیکم اسلام
آئیڈیا تو بہت زبردست ہے

جامعہ ون اردو میں اچھے لوگ جو اردو کو جانتے ہو، ایسے لوگوں کو استاد رکھا جائے
میرے عنوان والوں کی اردو جیسے اردو دان نہ رکھا جائے۔
ابھی تک ہم سب جب اردو بول چال میں رہتے ہیں تو انگلش اور ہندی ملاوٹ کرتے ہیں
جبکہ انگلش بولتے ِہوئے اس بات کا خیال کرتے ہیں کہ لہجہ اور تلفلظ خالص انگلش ہو ورنہ
لوگ جاہل کہینگے۔

آئیڈیا تو بہت زبردست تھا لیکن افسوس یہ تھا ہے نہیں
مستقبل قریب میں شاید پھر سے ہو
یہ دو ہزار دس کا تھریڈ ہے بھائی لوگو

Faaizaa
28-08-2016, 05:31 PM
بہت خوشی کی بات ہے آگے بھی ھماری عربی کی کلاسز تھیں ۔باقی ممبران آتے جائیں گے انشاللہ تب تک آغاز تو کریں ۔ھماری سسٹر سوساءٹی کو بھی لے آئیں قیام میں ۔

Faaizaa
28-08-2016, 05:33 PM
چلیں یہ تو اور بھی اچھی بات ہے
جیسے جیسے سب فارغ ہوں وہ شروع کروا سکتے ہین
اگر آپ پہلے فارغ ہیں تو آپ بھی بتا دیجئے گا

ہیلو ڈاکٹر پہچانو مجھے ؟
میری بہن مجھے پوچھ رہی تھی چائینہ والی کہ سجدہ آئ ہے کہ نھی َ

- - - Updated - - -

28-08-2016, 05:35 PM
آئیڈیا تو بہت زبردست تھا لیکن افسوس یہ تھا ہے نہیں
مستقبل قریب میں شاید پھر سے ہو
یہ دو ہزار دس کا تھریڈ ہے بھائی لوگو

الحمدللہ

ہم سب کو اللہ نے وقت دیا کچھ کرنے کے لئے بھائجان

Faaizaa
28-08-2016, 05:40 PM
how to apply ?there is no option ?

Amir Shahzad
28-08-2016, 05:51 PM
how to apply ?there is no option ?

ہاہاہاہاہا
پھر سے معصومیت کی انتہاء ہے سچ میں
یہ دو ہزار دس کا تھریڈ ہے
منظور بھائی نے اس میں جان ڈال دی تو چل سو چل ہو گیا
ہی ہی ہی ہی ;)

Amir Shahzad
28-08-2016, 05:53 PM
ہیلو ڈاکٹر پہچانو مجھے ؟
میری بہن مجھے پوچھ رہی تھی چائینہ والی کہ سجدہ آئ ہے کہ نھی َ

- - - Updated - - -

ہیلو ڈاکٹر پہچانو مجھے ؟
میری بہن مجھے پوچھ رہی تھی چائینہ والی کہ سجدہ آئ ہے کہ نھی َ

کرتے ہیں رابطہ ان سے چائنہ میں ادھر تو نہیں آئیں
فائزہ سسٹر آتے ہی آپ نے ہنسانا شروع بھی کر دیا
ہاہاہاہاہا

ابو لبابہ
28-08-2016, 06:06 PM
سی او این کون ہیں وہ گولڈ میڈل کے حقدار جنہوں نے اتنےےےے پرانے تھریڈ کو اوپر لانے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے- سامنے ائیں

Sabih
29-08-2016, 01:18 AM
سی او این کون ہیں وہ گولڈ میڈل کے حقدار جنہوں نے اتنےےےے پرانے تھریڈ کو اوپر لانے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے- سامنے ائیں

لگتا ہے آپ کے میڈل سے ڈر گئے بھائی. ھاھاھا
ایک عدد ڈپلوما ہی پکڑا دیتے خسرو بھائی.

Amir Shahzad
29-08-2016, 01:29 AM
لگتا ہے آپ کے میڈل سے ڈر گئے بھائی. ھاھاھا
ایک عدد ڈپلوما ہی پکڑا دیتے خسرو بھائی.

صبیح بھائی ویسے صبح جب میں موبائل سے آنلائن تھا تو اتنا پتہ نہیں چلتا
میں بھی حیران پریشان تھا کہ یہ راتوں رات یونیورسٹی کا قیام کیا بات ہے
اور پھر یازغل بھائی کا انجینئرنگ کی کلاسز
اسکے بعد جب تھوڑا پڑھنے کے بعد ڈیٹ دیکھی تو
پتہ چلا کہ یہ پرانا تھریڈ ہے
شکر ہے کوئی بے عزتی والی پوسٹ کرنے سے میں رہ گیا
ورنہ کلاس میں داخلہ لینے کا پورا پلان کر لیا ہوا تھا میں نے
;)

Faaizaa
02-09-2016, 09:30 PM
ہاہاہاہاہا
پھر سے معصومیت کی انتہاء ہے سچ میں
یہ دو ہزار دس کا تھریڈ ہے
منظور بھائی نے اس میں جان ڈال دی تو چل سو چل ہو گیا
ہی ہی ہی ہی ;)

اب سیل میں کچھ پتا ھی نھی چلتا تھا سچی بھت مشکل سے اب کچھ سمجھ آنی شروع ھوئ ھے۔اب پتہ چلا کہ پرانے اوپن ھو رھے ہیں۔

Sajda Sehr
04-09-2016, 11:30 AM
ہیلو ڈاکٹر پہچانو مجھے ؟
میری بہن مجھے پوچھ رہی تھی چائینہ والی کہ سجدہ آئ ہے کہ نھی َ

- - - Updated - - -

ہیلو ڈاکٹر پہچانو مجھے ؟
میری بہن مجھے پوچھ رہی تھی چائینہ والی کہ سجدہ آئ ہے کہ نھی َ

Faiza aapi aap ko kon nahi pehchanta kya hal hein aap ke
aap ki sister china mn hoti thi na woh aaj kal kahan hn . Lekin yh to boht hi puraanay threads hn jo shyd dobara open huye hb

XBOY
04-09-2016, 01:50 PM
میر ا نام بھی اس محفل میں لکھ لیں

ادیب ایکس بوائے شہری بابا

TariqRaheel
07-08-2017, 09:52 PM
میر ا نام بھی اس محفل میں لکھ لیں