PDA

View Full Version : مقابلہ آزادی



عبداللہ
05-08-2010, 01:22 PM
السلام علیکم
میں جشن آزادی کے سلسلے میں ایک اور مقابلہ لیکر حاضر ھوں ،
کرنا آپ نے یوں ھے ک لفظ "آزادی" کو اپنے ایک جملے میں یوں استعمال کریں کہ اسکی اہمیت واضح ھو جائے


جشنِ آزادی کی خوشی میں انعامات بھی خصوصی ہوںگے


پہلا انعام 2500 پوائنٹس
دوسرا انعام 1500 پوائنٹس
تیسرا انعام 1000 پوائنٹس
چوتھا انعام 500 پوائنٹس
مقابلے میں حصّہ لینے پر 50 پوائنٹس
ایک پوزیشن پر ایک سے زائد ممبر کے ہونے کی صورت میں انعام یکساں طور پر تقسیم کیا جائے گا


ایک ممبر ایک انعام کی پالیسی ہوگی
10 سے کم انٹریز کی صورت میں انعامات میں تبدیلی کی جا سکتی ہےبھائی
ایک ممبر دو جملے پوسٹ کر سکتا ھے
انعامات کے لئے جو بھی فیصلہ ہوگا حتمی ہوگا

مقابلے میں حصّہ لینے کی آخری تاریخ13 اگست رات 12 بجے تک پاکستانی وقت

imported_Dilpasand
05-08-2010, 01:34 PM
عبداللہ بھائی بہت شکریہ کہ ایک اور اچھا مقابلہ کرانے جارہے ہیں
ذرا اس بات کی وضاحت کردیجئے گا تڑکا لگا کے کہ صرف ایک ہی جملہ لکھنا ہے یا تھوڑی بہت تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

Fatima Noor
05-08-2010, 02:03 PM
"آزادی کی قدر وہی لوگ جانتے ہیں جنہوں نے آزادی کی قیمت ادا کی ہو"

عبداللہ
08-08-2010, 08:23 PM
بھائی ایک ممبر دو جملے پوسٹ کر سکتا ھے


عبداللہ بھائی بہت شکریہ کہ ایک اور اچھا مقابلہ کرانے جارہے ہیں
ذرا اس بات کی وضاحت کردیجئے گا تڑکا لگا کے کہ صرف ایک ہی جملہ لکھنا ہے یا تھوڑی بہت تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

Pardaisi
08-08-2010, 08:40 PM
آزادی اللہ تعالٰی کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے. آزادی جنت جبکہ غلامی دوزخ ہے.



.

گولڈن ایگل
08-08-2010, 09:36 PM
محب وطن کے خون سے آزادی کا درخت پروان چڑھتا ہے۔

Kazmi
08-08-2010, 09:39 PM
ترے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا نہ وہ دنیا
یہاں مرنے کی پابندی، وہاں جینے کی پابندی

گولڈن ایگل
08-08-2010, 09:41 PM
خوشیاں آزادی میں پنہاں ہیں، جبکہ آزادی ہمت میں۔

Kazmi
08-08-2010, 09:59 PM
ہوئے اسیر تری زلفِ گرہ گیر کے جب
قیدِ محفل نہ رہی، آزادئِ پرواز گئی

Mehero Ul Nisa Dar
10-08-2010, 12:33 AM
آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے

Sabih
10-08-2010, 12:53 AM
آزادی ایک احساس ہے جس کا درست ادراک صرف اسی کو ہے جو اس سے محروم ہے۔

رمیصا
10-08-2010, 12:59 AM
اور جب سب قرض ادا ہو جائیں اور سوال فرائض کا آ جائے ،وہیں سے آزادی شروع ہوتی ہے۔

imported_Dilpasand
10-08-2010, 01:11 AM
آزادی کا مفہوم اسے پتہ ہے جسے تختہ دار سے آزاد کردیا گیا ہو

imported_Dilpasand
10-08-2010, 01:12 AM
آزادی کیا ، ، قفس میں پھڑ پھڑاتے پنچھی سے پوچھ

مروہ ڈار
11-08-2010, 12:34 AM
آزادی کا لاوا تب ہی پھوٹتا ہے جب اس میں جنون کا شعلہ گر جائے۔

Cute Catty
11-08-2010, 12:46 AM
Freedom is the oxygen of the soul

مروہ ڈار
11-08-2010, 01:40 AM
اوہو آپی صدقے۔۔میرا خیال ہے اردو میں ہے یہ مقابلہ ویسے -پتہ نہیں۔۔۔پوچھ کر مجھے بھی بتانا

عبداللہ
11-08-2010, 10:38 AM
Freedom is the oxygen of the soul

اردو میں تحریر کریں تو زیادہ مناسب ھو گا لیکن آپ اب اس پوسٹ کو یونہی رھنے دیجئے گا لیکن اگر دوسرا جملہ لکھنا چاھیں تو اردو میں تحریر کیجئے گا شکریہ

باقی سب دوستوں سے بھی یہی التماس ھے کہ وہ اردو میں لکھنے کی کوشش کریں

Sehar Azad
11-08-2010, 12:01 PM
آپ جو بھی کرنا چاہتے ہیں وہ جیسا کرنا چاہتے ہیں اس کی دائمی اجازت کا نام آزادی ہے۔

Sehar Azad
11-08-2010, 12:01 PM
آپ جو بھی کرنا چاہتے ہیں وہ جیسا کرنا چاہتے ہیں اس کی دائمی اجازت کا نام آزادی ہے۔

ملا کو جو ہند میں ہے سجدے کی اجازت
نادان یہ سمجھتا ہے کہ اسلام ہے آزاد

Mehero Ul Nisa Dar
12-08-2010, 12:05 AM
2

اپنے ملک میں آزاد اپنی مرضی کی اور اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کا نام آزادی ہے

مروہ ڈار
12-08-2010, 12:25 AM
:2:
آزادی ہر چیز کا نام ہے جو انسان کے جذبے کو جنون کی انتہا تک پنچا دے۔

مروہ ڈار
12-08-2010, 05:47 PM
:2:
آزادی ہر چیز کا نام ہے جو انسان کے جذبے کو جنون کی انتہا تک پنچا دے۔



مجھے لگتا ہے اس میں ہم ایڈیٹ نہیں کر سکتے اور میں اپنی دوسری پوسٹ میں ایک لفظ مس کر گئی ہوں۔اس لئے اس کو ایڈیٹ کر نے کی بجائے میں اسی پوسٹ کو کوٹ کر کے دوبارہ لکھ رہی ہوں اور معزرت چاہتی ہوں
"آزادی ہر اس چیز کا نام ہے جو انسان کے جذبے کو جنون کی انتہا تک پہنچا دے۔"

Cute Catty
13-08-2010, 11:38 PM
اردو میں تحریر کریں تو زیادہ مناسب ھو گا لیکن آپ اب اس پوسٹ کو یونہی رھنے دیجئے گا لیکن اگر دوسرا جملہ لکھنا چاھیں تو اردو میں تحریر کیجئے گا شکریہ

باقی سب دوستوں سے بھی یہی التماس ھے کہ وہ اردو میں لکھنے کی کوشش کریں

but app nay to nahi likh kay urdu main he ho
but next time main try karo gi urdu main

Trueman
13-08-2010, 11:46 PM
آزادی ۔ ۔ ۔ کاش پاکستان کے حکمران اپنی عوام کو اس لفظ"آزادی" کی چاشنی سے آشنا ہونے دیں ۔

عبداللہ
14-08-2010, 11:37 AM
السلام علیکم
اس مقابلے کا وقت ختم ھو چکا ھے جلد ھی ماظق بھائی نتائج کا اعلان کر دینگے شکریہ

سمر
14-02-2011, 05:30 PM
اوہ۔۔۔ یہ کیا ہے جی۔~:eek:
السلام علیکم
اس مقابلے کا وقت ختم ھو چکا ھے جلد ھی ماظق بھائی نتائج کا اعلان کر دینگے شکریہ

عبداللہ
14-02-2011, 05:59 PM
یہ وہی ھے جو آپ پڑھ رھے ھیں۔::)
جناب پوسٹ کی تاریخ دیکھ لیں ، نیز میں نے آپکو پی ایم بھی کیا تھا ، یاد آپ بھول گئے ھونگے۔


اوہ۔۔۔ یہ کیا ہے جی۔~:eek:

سمر
14-02-2011, 06:14 PM
مجھے پی ایم تو آپ کی طرف سے ملتے رہتے ہیں،یقیناً یہ بھی ملا ہو گا،بھول ہو گئی جی،اور آپ نے بھی تو یاد نہیں کروایا دوبارہ۔اب کیا کیا جائے۔:(
کیا اب رزلٹ اناؤنس کرنا مناسب ہو گا
یہ وہی ھے جو آپ پڑھ رھے ھیں۔::)
جناب پوسٹ کی تاریخ دیکھ لیں ، نیز میں نے آپکو پی ایم بھی کیا تھا ، یاد آپ بھول گئے ھونگے۔