PDA

View Full Version : رفعت آپی کا انٹرویو

Samia Ali
24-07-2010, 10:31 PM
السلام علیکم

ممبران ون اردو

امید ہے جی سب خیریت سے ہونگے

ون اردو کے اس مصروف دور میں جبکہ کوئی انٹرویو دینے کے لئے راضی نہ تھا تو ہماری پیاری رفعت آپی کو ہم پر رحم آگیا اور آپی جی انٹرویو دینے کے لئے تیار ہو گئیں

مبارک ہو، مبارک ہو

تو جی آئیے استقبال کرتے ہیں رفعت آپی کا

http://www.babble.com/CS/blogs/strollerderby/2008/07/01-07/Fireworks.jpg

خوش آمدید رفعت آپی

اور یہ سب کیا کھڑے دیکھ رہے ہیں بھئی آپ بھی آئیے اور استقبال کیجئے

Seenum
24-07-2010, 11:11 PM
ارے کیا آپ بھی انٹرویو سیکشن داخل ہو گئیں ہیں

میری طرف سے رفعت آپی کو بہت بڑا خوش آمدید :)

Samia Ali
24-07-2010, 11:22 PM
اچھا جی اب سوالات شروع کرتے ہیں تمام ممبران سے گزارش ہے کہ وہ بھی حصہ لیں

۱- رفعت آپی آپ کا پورا نام کیا ہے؟

۲- پاکستان کی کس جگہ سے تعلق ہے؟ کیا آجکل اسی جگہ رہائش پذیر ہیں یا کہیں اور؟

۳- اردو کے علاوہ اور کتنی زبانوں پر دسترس حاصل ہے؟

۴- آپکی تعلیم کتنی ہے؟

۵- ماشاءاللہ آپکو دینی علم میں خوب دسترس حاصل ہے تو یہ بتائیں کہ کہاں کہاں سے اور کب دینی تعلیم حاصل کی؟

Samia Ali
24-07-2010, 11:25 PM
ارے کیا آپ بھی انٹرویو سیکشن داخل ہو گئیں ہیں

میری طرف سے رفعت آپی کو بہت بڑا خوش آمدید :)

کشمش آنلائن نہیں تھی تو میں نے سوچا کہ آپی نے ہامی بھر لی ہے تو جلدی سے شروع کر دیا جائے اس سے پہلے کہ آپی کی بھی کوئی مصروفیت نکل آئے ہاہاہاہا

رفعت
25-07-2010, 12:17 AM
السلام علیکم

ممبران ون اردو

امید ہے جی سب خیریت سے ہونگے

ون اردو کے اس مصروف دور میں جبکہ کوئی انٹرویو دینے کے لئے راضی نہ تھا تو ہماری پیاری رفعت آپی کو ہم پر رحم آگیا اور آپی جی انٹرویو دینے کے لئے تیار ہو گئیں

مبارک ہو، مبارک ہو

تو جی آئیے استقبال کرتے ہیں رفعت آپی کا

خوش آمدید رفعت آپی

اور یہ سب کیا کھڑے دیکھ رہے ہیں بھئی آپ بھی آئیے اور استقبال کیجئے

وعلیکم السلام

اتنا مزے کا استقبال

اور سب کھڑے کھڑے کیوں دیکھ رہے ہیں بھئی بیٹھ کر دیکھیں

ارے کیا آپ بھی انٹرویو سیکشن داخل ہو گئیں ہیں

میری طرف سے رفعت آپی کو بہت بڑا خوش آمدید :)

میری طرف سے آپ کو بھی بہت بڑا سا تھینک یو

کشمش آنلائن نہیں تھی تو میں نے سوچا کہ آپی نے ہامی بھر لی ہے تو جلدی سے شروع کر دیا جائے اس سے پہلے کہ آپی کی بھی کوئی مصروفیت نکل آئے ہاہاہاہا

یہ مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ پھنسانے والی ہنسی ہنس رہی ہو

Samia Ali
25-07-2010, 12:27 AM
[COLOR="darkgreen"]یہ مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ پھنسانے والی ہنسی ہنس رہی ہو

ہائے سمجھ گئیں آپی
ہی ہی ہی

Smiling Eyes
25-07-2010, 12:27 AM
وعلیکم السلام۔۔۔

ویلکم آپی

رفعت
25-07-2010, 01:44 AM
]اچھا جی اب سوالات شروع کرتے ہیں تمام ممبران سے گزارش ہے کہ وہ بھی حصہ لیں

لیکن ہتھ ہولا رکھیے گا میں سیدھی سادی بندی ہوں ٹیڑھے سوال مت کیجئیے گا

۱- رفعت آپی آپ کا پورا نام کیا ہے؟

رفعت رحمانیہ
شکر ہے یہ نہیں پوچھا کہ رفعت آپی آپ کا نام کیا ہے ;d

۲- پاکستان کی کس جگہ سے تعلق ہے؟ کیا آجکل اسی جگہ رہائش پذیر ہیں یا کہیں اور؟

پاکستان میں لاہور سے
اور اب کہاں لاہور اب تو یہاں ہوں سعودیہ میں

۳- اردو کے علاوہ اور کتنی زبانوں پر دسترس حاصل ہے؟

ہمممم انگلش ،عربی ،اردو ،پنجابی،
بول لکھ اور سمجھ سکتی ہوں

۴- آپکی تعلیم کتنی ہے؟

تعلیم ابھی بھی جاری ہے
بس لکھنا پڑھنا آگیا ہے
۵- ماشاءاللہ آپکو دینی علم میں خوب دسترس حاصل ہے تو یہ بتائیں کہ کہاں کہاں سے اور کب دینی تعلیم حاصل کی؟

دسترس تو حاصل نہیں بس تھوڑا بہت جانتی ہوں
می نے پاکستان میں ایک جامعہ سے پانچ سال کا کورس کیا ہے ۔عربی فاضلیات اور وفاق کا۔۔
باقی یہاں آکر چونکہ ڈائجسٹ ،ناول وغیرہ آسانی سے دستیاب نہیں تھے تو دینی کتب کا مطالعہ ہی کرتی ہوں جب بھی ٹائم ملے ۔

Samia Ali
25-07-2010, 02:11 AM
بے فکر رہیں جی کوئی ٹیڑھے سوال نہیں ہونگے
کچھ مزید سوالات

۱- کتنے بہن بھائی ہیں؟

۲- آپکا نمبر کیا ہے بہن بھائیوں میں؟

۳- سب سے زیادہ کس بہن یا بھائی سے دوستی ہے؟

۴- والد سے زیادہ قریب ہیں یا والدہ سے؟

رفعت
25-07-2010, 02:31 AM
بے فکر رہیں جی کوئی ٹیڑھے سوال نہیں ہونگے
کچھ مزید سوالات

۱- کتنے بہن بھائی ہیں؟

چار بہن بھائی
تین بہنیں ،ایک بھائی

۲- آپکا نمبر کیا ہے بہن بھائیوں میں؟

میں تیسرے نمبر پر ہوں

۳- سب سے زیادہ کس بہن یا بھائی سے دوستی ہے؟

سب سے ہی دوستی ہے ،اور اچھی دوستی ہے ۔

۴- والد سے زیادہ قریب ہیں یا والدہ سے؟
پہلے ابو جی کے قریب تھی بہت زیادہ اب امی جان کے

Lubna Ali
25-07-2010, 02:38 AM
آخاہہہہہہہہہہہہ رفعت کا انٹر ویو۔ ۔ ۔

اگر اجازت دو سائرہ تو کیا میں اپنے کچھ پچھلے بدلے چکا سکتی ہوں کافی مدت سے انتظار تھا۔ ۔ ۔ کچھ کاپی پیسٹ کرنے کا۔

رفعت
25-07-2010, 02:40 AM
لبنی
تم تو بہتتتتتتت اچھی بچی تھیں تمہیں کیا ہو گیا؟

Lubna Ali
25-07-2010, 02:43 AM
لبنی
تم تو بہتتتتتتت اچھی بچی تھیں تمہیں کیا ہو گیا؟

نہیں جی میں نے کوئی دعویٰ نہیں کیا۔۔۔۔ کہا تھا نا مجھ سے پنگا مت لو جوانی میں پچھتاوگی۔ اب بھگتو دشمنی۔ بس سائرہ کو آنے دو پھر دیکھو کیسے چن چن کر بدلہ لیتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Samia Ali
25-07-2010, 03:35 AM
نہیں جی میں نے کوئی دعویٰ نہیں کیا۔۔۔۔ کہا تھا نا مجھ سے پنگا مت لو جوانی میں پچھتاوگی۔ اب بھگتو دشمنی۔ بس سائرہ کو آنے دو پھر دیکھو کیسے چن چن کر بدلہ لیتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

معذرت جناب مجھے غائب ہونا پڑ گیا اصل میں میرے کمرے میں چھپکلی کا بچہ نکل آیا تھا تو اس کا قتل عام کرنا پڑا

اچھا اب سمجھ آیا کہ رفعت آپی اتنا گھبرا کیوں رہی تھیں ہاہاہا
کریں جی سوال بالکل کریں جی پر کتنے کرنا ہیں یہ آپ اور آپی جی طے کر لیں آخر پرانی سہلیوں کا معاملہ ہے اب میں پرانی سہلیوں کے بیچ بولتی کیا اچھی لگوں گی ہی ہی ہی

Samia Ali
25-07-2010, 05:31 AM
لگتا ہے لبنٰی آپی چلی گئی ہیں تو میں ہی کچھ اور سوال پوچھ لیتی ہوں
کچھ سوالات آپی آپکے بچپن سے متعلق

۱- بچپن میں کتنی شرارتی تھیں؟ کوئی ناقابل فراموش شرارت؟

۲- سب سے زیادہ کس سے ڈرتی تھیں؟

۳- کبھی پھل توڑنے کے لئے درختوں پر چڑھیں؟

۴- کونسا کھیل سب سے زیادہ کھیلا ہے بچپن میں؟

۵- لڑتی تھیں دوسرے بچوں سے؟ پٹائی کی ہے کسی کی؟

۶- بچپن کی کوئی سہیلی جس سے اب بھی دوستی ہو؟

۷- اگر آپ کو چانس ملے پرائمری کی کوئی کلاس دوبارہ پڑھنے کا تو کس کلاس میں بیٹھیں گی؟

رفعت
25-07-2010, 07:17 PM
نہیں جی میں نے کوئی دعویٰ نہیں کیا۔۔۔۔ کہا تھا نا مجھ سے پنگا مت لو جوانی میں پچھتاوگی۔ اب بھگتو دشمنی۔ بس سائرہ کو آنے دو پھر دیکھو کیسے چن چن کر بدلہ لیتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

افففففففف ٹھہر جاؤ آمنہ جی سے شکایت کرتی ہوں تم نے ان کا بلاگ نہیں پڑھا کیا
بھائی لوگ والا?

رفعت
25-07-2010, 07:28 PM
لگتا ہے لبنٰی آپی چلی گئی ہیں تو میں ہی کچھ اور سوال پوچھ لیتی ہوں
کچھ سوالات آپی آپکے بچپن سے متعلق

۱- بچپن میں کتنی شرارتی تھیں؟ کوئی ناقابل فراموش شرارت؟

میں شرارتی بچی نہیں تھی۔
ہاں ایک بار اسکول سے گھر آئے تو بجائے آرام کرنے کے صحن میں کھیلنے لگے گرمی بھی تھی ۔بھاگتے بھاگتے بھائی کو دھکا دیا تو وہ گر کر بےہوش ہو گیا۔۔اور میں بہت ڈر گئی تھی کہ میں نے بھائی کو مار دیا۔۔ یہ بات ابھی بھی یاد آتی ہے وت مجھے وہ ڈر ابھی بھی محسوس ہوتا ہے ۔۔

۲- سب سے زیادہ کس سے ڈرتی تھیں؟

کیا مطلب کسی انسان سے یا کسی اور چیز سے ؟

۳- کبھی پھل توڑنے کے لئے درختوں پر چڑھیں؟

ہاں جی بالکل
ہمارے گھر میں تین شہتوت کے بڑے بڑے درخت تھے تو اکثر میں اور بھائی وہاں پائے جاتے تھے

۴- کونسا کھیل سب سے زیادہ کھیلا ہے بچپن میں؟

سب سے زیادہ تو یاد نہیں
ہاں بیڈمنٹن، اور گھر گھر بہت کھیلا ہے،اور شٹاپو بھی

۵- لڑتی تھیں دوسرے بچوں سے؟ پٹائی کی ہے کسی کی؟

نہیں جی بہت شریف بچی تھی لڑتی نہیں تھی
پٹائی کسی کی تو نہیں کی ۔بلکہ کسی کی مار کو بھی اپنا نام دیا تھا ۔
ایک بار کھیلتے ہوئے میری کزن نے چھری پکڑی اور میرے ہاتھ پر ماری ،اب اتفاق سے وہ لگ گئی اور خون بہنے لگا ۔اب میں بجائے گھر جا کر امی سے شکایت کرنے کے گھر کے باہر کھڑے ہو کر سوچ رہی تھی کہ کیا کہوںگی جا کر ۔کیونکہ اس کی امی بھی پاس بیٹھی تھیں،اس کا نام لیتی تو اس کی پٹائی ہوتی
سو جا کر کہہ دیا کہ میں نے چھری پکڑی تھی تو لگ گئی ۔۔بس
ابھی بھی اپنی کزن سے ملوں تو وہ نشان ضرور دیکھتی ہے کہ ابھی تک نشان ہے

۶- بچپن کی کوئی سہیلی جس سے اب بھی دوستی ہو؟

نہیں
ایک تھی بچپن کی لیکن اس کے ہاتھوں بہت بڑا دھوکہ کھایا
ہاں کالج کی ہے ایک ابھی تک

۷- اگر آپ کو چانس ملے پرائمری کی کوئی کلاس دوبارہ پڑھنے کا تو کس کلاس میں بیٹھیں گی؟

کے جی میں
بڑا مزا آتا ہے بچوں کی ایل کے جی اور یو کے جی کی بکس دیکھ کر

Lubna Ali
25-07-2010, 07:49 PM
سولات تقسیم کر کے اگلے پوسٹوں میں ڈالے ہیں تو ذرا اگلے صفحات ملاحظہ کریں۔۔۔۔۔

رفعت
25-07-2010, 07:56 PM
یہ تو اب جیادتی ہے جی

Lubna Ali
25-07-2010, 08:03 PM
یہ تو اب جیادتی ہے جی

ارے یہ تو کچھ بھی نہین ابھی مزید اور بھی سولات چرا کر لانے کا ارداہ ہے ابھی ان کو پورا کر لو رحم آگیا تھا جب تھوڑی انرجی آجائے تو مزید کاپی پیسٹ کرلونگی۔

Ishaan
25-07-2010, 08:09 PM
ارے یہ تو کچھ بھی نہین ابھی مزید اور بھی سولات چرا کر لانے کا ارداہ ہے ابھی ان کو پورا کر لو رحم آگیا تھا جب تھوڑی انرجی آجائے تو مزید کاپی پیسٹ کرلونگی۔

اللہ رحم کرے رفعت پر;d

Wish
25-07-2010, 08:26 PM
ارے یہ تو کچھ بھی نہین ابھی مزید اور بھی سولات چرا کر لانے کا ارداہ ہے ابھی ان کو پورا کر لو رحم آگیا تھا جب تھوڑی انرجی آجائے تو مزید کاپی پیسٹ کرلونگی۔

لیکن سس ذرا قسطوں میں پوسٹ کریں نا سوال۔ ۔ یوں ایک دم سے اتنےےےےےےےےے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بندہ ویسے ہی ڈر جائے۔ ۔ رفعت سس آپ جواب قسطوں میں دینا ذرا۔ ۔

میں بھی پوچھوں گے لیکن آخر میں اگر کچھ رہ گیا تو۔ ۔
:)

رفعت
25-07-2010, 08:29 PM
لیکن سس ذرا قسطوں میں پوسٹ کریں نا سوال۔ ۔ یوں ایک دم سے اتنےےےےےےےےے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بندہ ویسے ہی ڈر جائے۔ ۔ رفعت سس آپ جواب قسطوں میں دینا ذرا۔ ۔

میں بھی پوچھوں گے لیکن آخر میں اگر کچھ رہ گیا تو۔ ۔
:)

میں قسطوں میں ہی جواب دوں گی
ایک ساتھ جواب کہاں سے کاپی پیسٹ کروںگی

لبنی کی یہی رفتار رہی تو تمہیں لگتا ہے کہ آکر تک کچھ بچے گا ہیں جی ;d

Lubna Ali
25-07-2010, 08:35 PM
لیکن سس ذرا قسطوں میں پوسٹ کریں نا سوال۔ ۔ یوں ایک دم سے اتنےےےےےےےےے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بندہ ویسے ہی ڈر جائے۔ ۔ رفعت سس آپ جواب قسطوں میں دینا ذرا۔ ۔

میں بھی پوچھوں گے لیکن آخر میں اگر کچھ رہ گیا تو۔ ۔
:)

اوکے میں ان کو قسطوں مین تقسیم کرتی ہوں۔

Lubna Ali
25-07-2010, 08:36 PM
گھر والے پیار سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

3)اور غصے سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

4)
6)کتنے بہن بھائی ہیں اور آپ کا کیا نمبر ہے؟

7)جو چھوٹے ہیں ان پر رعب شعب ہے کہ نہیں؟

9)دوست کتنے ہیں ؟اور خاص دوست کتنے؟

10)دوست بناتے وقت کیا بات یا کیا خوبی دیکھتی ہیں کسی میں؟

11)فارغ وقت میں کیا کرتی ہیں ،و ن اردو پر سمائیلیز پوسٹ کرنے کے علاوہ؟

12)کوئی پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں جس کو بہت بار پڑھا ہو ،کورس کی کتاب کے علاوہ؟

13)غصہ کتنا آتا ہے،آتا بھی ہے یا نہیں؟

14)اگر آتا ہے تو کن باتوں پر؟

15)غصے میں کیسے ری ایکٹ کرتی ہیں ؟

16) اس سائٹ کا کیسے پتا چلا؟

17)پسندیدہ رنگ کون سا ہے؟

1سب سے پہلے کس سے بات ہویٔی تھی یہاں؟

19)پسندیدہ شخصیت کون سی ہے ؟

20) پسندیدہ ڈش میٹھے میں اور نمکین میں؟

21)اپنی کون سی عادتیں اچھی لگتی ہیں ؟

22)کون سی عادتیں بری لگتی ہیں اپنی؟

23)آپ کی یادداشت کیسی ہے ؟

24) مٹھائی کون سی زیادہ پسند ہے؟

25)لباس کون سا پسند ہے ؟

26)دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟

Lubna Ali
25-07-2010, 08:37 PM
پسندیدہ گانا؟

2پسندیدہ گلوکار؟

29)پسندیدہ ڈرامہ؟

30)پسندیدہ فلم؟

31)پسندیدہ اداکار و اداکارہ؟

قرآن کتنی عمر میں ختم کیا تھا؟

کون سی چيز شوق سے نہیں کھاتیں ؟

پسندیدہ ملک اور شہر ؟ اور کیون ؟

کن جگہوں کی سیر کرنا چآہیں گی؟

جھوٹ بولتی ہیں؟

مذاق میں یا سنجیدگی میں ؟

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟

Lubna Ali
25-07-2010, 08:37 PM
اخبارکون سا پڑھتی ہیں؟

اور کون سا صفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟

پڑھائی کے زمانے میں کیا مشاغل ہوتے تھے؟

اور کتنا وقت دیتی تھیں پڑھائی کو؟

پڑھائی میں کیسی تھیں؟

کیسے پڑھتی تھیں ٹہل کر؟ بیٹھ کر؟ کیسےیاد کرتی تھیں؟

لکھائی کیسی ہے اردو اور انگلش کی؟

پسندیدہ مضمون؟اور کیوں؟

پسندیدہ استاد؟

ناپسندیدہ مضمون اور کیوں؟

Lubna Ali
25-07-2010, 08:38 PM
گھر سے دور ہوں تو کس چیز کی کمی زیادہ محسوس کرتی ہیں؟

یہاں فورم پر کون اپنا ہم مزاج لگتا ہے زیادہ

کس کے ساتھ رہنے سے تنہا رہنے کو ترجیح دیں گی ؟

مالٹا کیسے چھیلتی ہیں ؟ہاتھ سے یا چھری سے ؟

اردو کے علاوہ اور کس زبان کے ادب کا مطالعہ کیا ہے ؟

تعلیمی ریکارڈ کیسا رہا اپ کا؟

کیا ریگولر اسٹوڈنٹ رہی ہین ؟

کہیں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟ اب اور شادی سے پہلے۔ ؟

بہت ارجنٹ نکلنا ہو تو ۔ ۔ کن چيزوں پر لازمی دھیان دیں گی؟(تیاری میں )

آیس کریم زیادہ پسند ہے کے چاکلیٹ؟

Lubna Ali
25-07-2010, 08:38 PM
خود کون سی ڈش زیادہ اچھی بنالیتی ہیں۔ ۔ آپ کے خیال میں۔ ۔ اور دوسروں کے خیال میں کون سی؟

کھانا بنانا کب سیکھا تھا؟ اور ریگیولرلی کب سے بنانا سٹارٹ کیا؟

کون سی ڈش بنانے سے کوفت ہوتی ہے ؟

کبھی نقل کی یا کروائی ہے ؟

سادگی پسند ہے؟ یا تھوڑا بہت فیشن کر لیتی ہیں ۔۔۔ گھر میں "ملنگ" بنی پھرتی ہیں کے کونسا کویٔی اور دیکھ رہا ہے، اپنا ہی گھر ہے۔۔۔۔ یا ٹھیک سے رہتی ہیں؟ ۔

اپنے کام خود کیا کرتی ہیں؟

وعدہ فورا کرلیتی ہیں؟

قسم کھانے میں کتنی ماہر ہیں ؟

شرطیں لگانے کی اوسط کیا ہے ؟

Lubna Ali
25-07-2010, 08:39 PM
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟

کویٔی فیوریٹ شعر اور کہاوت سنایٔیں؟

سٹارز پر یقین کرتی ہیں؟

اور آپ کے خیال میں اپ کے برج کی خصوصیت اور برائی کیا ہے۔ ۔

اور کیا آپ میں یہ چيزيں ہیں ؟

ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گی؟
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں؟

Lubna Ali
25-07-2010, 08:39 PM
اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتی تھیں؟

جیب خرچ ملتا تھا؟

کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتی تھیں؟

کتنی صفائی پسند ہیں؟

بس واجبی سی ہو۔ ۔ یا ٹھیک ٹھاک؟ یا جنون ہے صفائی کا ؟

کتنی نازک طبع اور نفاست پسند ہیں ؟

کس قسم کے کھیل کھیلے ہیں بجپن میں، لڑکپن میں، نوجوانی میں۔ ؟

بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتی تھی کے ۔۔۔ جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟

موڈی ہیں ؟

حلقہ احباب کتنا وسیع ہے؟

خود سے دوستی کرنے میں پہل کرتی ہیں؟

کیا آپ اچھی رازدان ہیں ؟

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟

کوئي آئیڈیل ؟اور کس شخصیت سے ملنا چاہیں گی؟

نفع نقصان سے بےپروا ہوکر سچ بولتی ہیں۔ ۔ ۔ سچ کے باعث کوئی نقصان اٹھایا ہو؟

Lubna Ali
25-07-2010, 08:40 PM
وقت کی کتنی پابند ہیں ؟

کیا اعتبار جلدی کر لیتی ہیں؟کبھی کسی نے دھوکہ دیا؟

خودغرض ہیں؟

گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

فیصلہ کرنے میں کتنی دیر لگاتی ہیں ؟

ناراض ہوتی ہیں ۔ ۔ تو کن باتوں پر ۔۔ کتنی مدت کے لیے؟

کیا جلدی معاف کر دیتی ہیں؟

روتی ہیں؟کتنی جلد رونا آجاتا ہے؟کن باتوں پر؟

اور رونا آۓ تو فورا ہی رو لیتی ہیں؟سب کے سامنے رولیتی ہیں یا اکیلے میں؟

کس چیز سے زیادہ خوف اور ڈر لگتا ہے؟

کبھی غلط کام کرتے ہوئے ضمیر کی آواز پر دھیان دیا یا سنی ان سنی کردی؟

Lubna Ali
25-07-2010, 08:41 PM
کبھی قبرستان کے سامنے سے گزرتے ہوئے یا کسی میت کو جاتا دیکھ کر دل میں کیا خیال آیا؟

کوشش پر کتنا یقین رکھتی ہیں۔؟ یا آپ کے نزدیک سب کچھ تقدیر سے ہوتا ہے۔ خواہ بندہ کوشش کرے یا نہ کرے۔؟

کبھی خود اپنا احتساب کیا ہے ؟

اعلی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

انگریزی زبان ۔
اعلی تعلیم ۔
دولت ۔
یا صلاحیتیں؟

کس سفر سے خوف آتا ہے؟

گھر میں زیادہ کون سی زبان بولتی ہیں؟

زیادہ بولتی ہیں یا خاموش رہتی ہیں؟

انگلش ناولز پڑھتی ہیں؟

ادھار دے کر بھول جاتی ہیں ؟ ؟یا صبح شام یاد کرواتی رہتی ہیں ؟

۔۔نصیحت جو بری لگتی ہے؟

2۔۔۔۔۔اگر ایک قتل کی اجازت ہوتی تو کس کو کرتیں؟

پرانی باتیں خوشی کی یا دکھ کی۔ دوبارہ یاد آئیں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں ؟۔

گھر میں عموما کیا زیور پہنے رکھتی ہیں ؟ مطلب چوڑیاں؟ لاکٹ ،رنگ وغیرہ ؟

Lubna Ali
25-07-2010, 08:42 PM
کبھی کوئی زیور وغیرہ گم ہوا ہے؟

صبح اٹھ کر پہلے ضروری کام۔ ؟

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟

۔

اپنی اور شادی کی سالگرہ مناتی ہیں؟

میاں کو یاد رہتی ہے آپکی سالگرہ؟

میاں کی طرف سے تحفہ ملتا ہے سالگرہ پر؟

رونمائ میں کیا تحفہ ملا تھا؟

آپ زیادہ غصیلی ہیں کہ میاں جی؟

اگر لڑائ ہو جاے تو منا نے میں پہل کون کرتا ہے؟

کس کی لاڈلی تھیں امی کی یا ابا کی

بہن بھائیوں سے کبھی ناراضگی ہوتی تھی اگر ہاں تو کس بات پر

انہوں کی کس بات پر غصّہ آتا ہے اور ان کو تمہاری کس بات پر

سیونگ کیسے کرتی ہو بینک میں یا جیولری وغیرہ بنا کر

فضول خرچ ہو یا میانہ روی اختیار کرتی ہو

Lubna Ali
25-07-2010, 08:43 PM
پردیس میں پاکستان کی کس چیز کو سب سے زیادہ مس کرتی ہو

سسرال میں اچھی بہو کے نام سے جانی جاتی ہو یا

یہ کچھ پرسنل ہو گیا مرضی ہو تو جواب دینا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم خود ہی سمجھ جائیں گے ہا ہا ہا

پسندیدہ سسرالی رشتہ

اچھی بہو اور اچھے داماد میں میں کیا خوبیاں ہونی چاہیئں تمہاری نظر میں

ایک خوشگوار فیملی لائف کی بنیاد کن چیزوں پر ہوتی ہے

لڑکیوں کے لئے کتنی تعلیم ضروری ہے

آئڈیل پر یقین تھا یا افسانوی باتیں مانتی تھیں

کس قسم کی بکس پڑھنا پسند ہے

شعر و شاعری سے دلچسپی ہے اگر ہاں تو کس کی نظمیں غزلیں اچھی
لگی ہیں

پڑھائی میں کس مضمون سے نفرت تھی

کون سی ٹیچرز پسند تھیں

زمانہ طالب علمی کے کون سے دن یادگار تھے اسکول یا کالج

کبھی کسی ٹیچر سے دوبارہ ملنے کا خیال آتا ہے اگر ہاں تو کیوں اور نہیں

تو کیوں نہیں

کوئی ایسا شخص جو اس دنیا میں نہیں مگر یاد بہت آتا ہو

Lubna Ali
25-07-2010, 08:43 PM
پاکستان کے حالات پر کیا رئکشن ہوتا ہے چھڈو جی یا کڑھتی رہتی ہو

کسی کام کو نہ کرنے کادل چاہے تو کیا بہانا کرتی ھیں؟

کبھی آسمان پر تارے گنے؟

کس سواری کی ڈرائیونگ کرنا پسند کریں گی ان میں سے۔۔تانگہ رکشہ،ٹرک؟

سفر کون سا اچھا لگتا ھے

زندگی کی تعریف کریں کم سے کم الفاظ میں؟

موجوہ دور میں اپنا رول ماڈل کسے کہیں گی؟

کوئی ایسا کام جو بار بار آپ کا کرنے کو دل کرے؟

انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

کوئی ٹائم دے کر بھی ٹائم پر نہ پہنچے تو کیا دل کرتا ہے؟

چغلیاں کرتی ہیں کیا؟

عید کیسے مناتی ہیں؟

چوڑیاں مہندی وغیرہ کا اہتمام کرتی ہیں یا نہیں؟

کسی کےلیے تحفہ لیتے ہوۓ کس کی پسند کو سامنے رکھتی ہیں؟ اپنی یا جسے دینا ہو اس کی؟

اپنی تعریف پر کیسا محسوس کرتی ہیں؟

کوئی متوجہ ہو کر بات نہ سنے تو کیسا لگتا ہے؟

Lubna Ali
25-07-2010, 08:44 PM
تفصیلی بات کہنے سننے کی عادی ہیں؟ یا بس دو جملوں سےکام چلاتی ہیں ؟

کیا کچن میں میاں ھیلپ کرتے ھیں ؟

شاپنگ کی کتنی شوقین ہیں اور کیا چیزیں زیادہ خریدتی ہیں؟

اگر آپ صدر پاکستان ھوتیں تو سب سے پہلا حکم کیا دیتیں؟

آٹا ایک ہاتھ سے گوندھتی ہیں دونوں سے؟

روٹی ہاتھ سے بنا لیتی ہیں یا بیلن زندہ باد؟

سبزی وغیرہ کیسے کاٹتی ہیں؟ کتنے کٹ لگتے ہیں ؟

اور کچھ فرائی کرتے وقت آئل کے چھینٹوں سے بچنے کا طریقہ بتائیں؟

شاپنگ کرنے جائیں تو کوئي بھی چيز جلدی اور آرام سے پسند آجاتی ہے۔ ۔ یا دسیوں میں سے کبھی کوئی کچھ پسند آتی ہے؟

مہینے میں کتنے جوڑے کپڑے خریدتی ہیں ؟

اپنی چيزيں خود ہی منتخب کرتی ہیں؟ یا دوسروں کی لائی ہوئی بھی پسند آجاتی ہیں؟

اور اگر دوسرے سے منگوائی ہوئي چيز پسند نہ آۓ تو کیا کرتی ہیں؟منہ بناتی ہیں یا اس کا دل رکھتی ہٰں تعریف کر کے؟

کام کرتے ہوۓ۔ ۔ ساتھ ساتھ گنگناتی ہیں یا خاموشی سےکرتی ہیں ؟۔

کوئی ایسی جگہ جہاں جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہوں؟

Lubna Ali
25-07-2010, 08:44 PM
کھانا/میٹھا پکاتے ھوئے نمک/چینی اندازے سے ڈالتی ھیں یا چمچ کا استعمال کرتی ھیں؟

پیاز، ٹماٹر یعنی سبزیاں کاٹنے کے لئے چاپنگ بورڈ استعمال کرتی ھیں یا ھاتھ میں پکڑ کر ھی کاٹ لیتی ھیں؟

آٹا بیٹھ کر گوندھتی ھیں یا کھڑی ھو کر ؟

فرائز پلین اچھے لگتے ھیں یا سالٹ اور وینیگر والے ؟

اگر پودینے والی چٹنی بنانی ھو تو اس میں ھری مرچیں اندازے سے ڈالتی ھیں یا گن کر ؟

رفعت
25-07-2010, 08:44 PM
~:::'(

Lubna Ali
25-07-2010, 08:45 PM
یہ بتاؤ کہ سکائی ڈائیوینگ،سرفنگ ،ھاٹ ائیر بیلون ، ماونٹین کلائمبنگ جیسے ایڈونچرز کس حد تک پسند ھیں اور --صرف دیکھنے کی حد تک یا حصہ لینے کا بھی شوق ھے
---
ایک ھفتے تک اگر سپیس سٹیشن پر رھنے کی آفر ملے تو تمھارا جواب کیا ھوگا

یو -ایف -او پر یقین ھے--اگر ھے تو کیوں --نھیں ھے تو کیوں
-
تمھارے لائف ٹائم میں ٹائم مشین ایجاد ھو جاے تو مستقبل میں جانا پسند کروگی یا ماضی کے کسی ایسے زمانے میں جو تم نے کتابوں میں پڑھ رکھاھو
--
اگر تمھیں آب حیات کاپتا مل جاے تو کیا ردعمل ھو گا--

آپ کے خیال میں خواتین کے قد کی لمبائی کس حد تک مناسب ہے؟

بہت انہماک اور مشغولی کی کوئی نشانی ؟

بچپن کی کوئی نظم سنائیں؟

کبھی چڑیا گھر گئی ہیں؟

کس جانور پرندے کو قریب سے دیکھنے کا شوق ہے؟

کسی سے دیر بعد ملاقات ہوتو۔ پہلے جیسے تاثرات کے ساتھ ملتی ہیں یا کچھ جھجک آجاتی ہے ؟

Lubna Ali
25-07-2010, 08:45 PM
~:::'(

ارے یہ میں سوالوں کو تقسیم کر رہی ہوں میلا بچہ لو نہین۔۔۔۔۔

Lubna Ali
25-07-2010, 08:48 PM
لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے ؟

نیند اور بھوک اور پیاس میں سے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ کیا ؟

کتنی محب وطن ہیں؟

دیارغیر میں جشن آزادی مناتی ہیں تو کس طرح؟

پانی، بجلی، گیس. . ۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسیں گی؟

بیماری میں ایک جگہ لیٹی رہتی ہیں۔ ۔ یاعام دنوں سے زیادہ گھومتی پھرتی ہیں؟

ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتی ہیں۔

اپنی تین اچھائیاں اور تین برائیاں بتائیں-

Lubna Ali
25-07-2010, 08:48 PM
بیماری میں دوائیں آرام سے کھا لیتی ہیں یا نخرے کرتی ہیں؟۔

ہائے ہائے کرتی ہیں۔ یا معصوم بن کر لیٹی رہتی ہیں یا امی کو یاد کر کے روتی ہیں؟

کسی خزانے کا نقشہ مل جاۓ یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آۓ تو کیا کریں گی؟

اگر بالمشافہ ملاقات کا موقعہ ملے تو فورم کے کس ممبر سے ملنا چاہیں گی ؟

آج کل لڑکوں میں لڑکیوں کی نقالی ۔۔ ۔ اور لڑکیوں میں لڑکوں کے انداز ۔ ۔ اسٹائل وغیرہ اپنانا۔ ۔ فیشن کے نام پر عام ہے۔ ۔
ایسے کون کون سے فیشن آپ کو سخت ناپسند ہیں؟

مردوں کی کون سی عادات اچھی نہیں لگتیں؟

رکشہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتی ہیں ؟

فورم کے کس ممبر سے لڑنے کا دل چاہتا ہے ؟

فورم کی ایڈمنسٹریٹر بنا دیا جاۓ تو کس ممبر کو سب سے پہلے نکال باہر کریں گی؟ میرے علاوہ

Lubna Ali
25-07-2010, 08:49 PM
۔ کیا آپ کو ٹام بوائے بھی کہا جاتا تھا۔ بچپن کی اکٹیویٹیز کی وجہ سے؟

اپنی کون سی عادت جو آپکو اپنے بچوں میں نطر آتی ہیں اور آپ سوچتی ہیں یہ کیسے میری طرح ہوگئے یا آپ تبدیل کرنا چاہیں ؟

شام کا وقت کو گھر مین اکیلی ہوں کچھ کھانے کا دل چاہے لیکن ریڈی میڈ کچھ نا ہو تو سب سے پہلے کیا بنا کر کھانے کا خیال آتا ہے؟

روٹی روز بناتی ہیں ؟ کیونکہ بنانا پسند نہیں ہے اس وجہ سے پوچھ رہی ہوں؟

پانی پی کر گلاس اسی وقت دھو لیتی ہیں یا بعد کے لئے رکھ دیتی ہیں ؟

اگر ایک بوتل اور ایک گلاس ساتھ رکھا ہوا ہو تو کیا کریں گی اگر آپ کو بہت شدید پیاس لگے غٹاغٹ ڈائریکٹ بوتل سے پی لیں گی یا اچھے بچوں کی طرح پہلے گلاس میں بھر کر بیٹھ کر بسم اللہ پڑھ کر پیتی ہیں ؟

کبھی گھر مین بہنوں کی چیزیں چھپ کر استعمال کی ہیں اور کون کون سیء چیزیں چھپ کر استعما کرتی تھی؟

آپکا وارڈروب کیسا ہوتا ہے ؟
بہت آرگنائزڈ
بس نارمل سا
کا ایک جنگ سا سماں پیش کر رہا ہوتا ہے؟

لانڈری کرنے کے بعد سب سے بورنگ کام کیا لگتا ہے ٫کپڑے تہہ کرکے وارڈروب میں رکھنا یا انکو استری کرنا؟

ٹھنڈا پانی ہے یا کولا؟

جوس پسند ہے یا فروٹ کھانا پریفر کرتی ہیں ؟

ایسی کونسی بہت ہلیدی چیز ہے جو چاہنے کے باوجود آپ کھا نہیں پاتی ؟

اپنی بیماری کے بارے میں کس کو سب سے پہلے بتاتی ہیں یا کسی کو نہیں بتاتی ؟

Lubna Ali
25-07-2010, 08:50 PM
بچوں کو ڈانٹنے کا سب سے کامن جملہ کیا ہوتا ہے؟

انگریزی مین ڈانٹتی ہیں یا اردو میں ؟

اپنے بچوں کو اردو سکھائی ہے یا سکھانا چاہتی ہیں؟ یا انکی دلچسپی نہیں ہے سیکھنے میں؟

اپنے کپڑوں کی میچنگ کا کتنا خیال رکھتی ہیں یا بس جو مل گیا پہن لیتی ہیں کچھ اسپیشیل نہیں کرتیں؟

فاسٹ فوڈ کھاتی ہیں؟ اگر ہاں تو ویک میں کتنی بار؟

جب پرانی باتیں یاد آتی ہین بچپن کی حوشگوار یادیں ؟ یا ایسا وقت جس میں آپ بہت تکلیفوں یا مشکلات میں رہی ہوں تو تاثرات کیسے ہوتے ہیں ؟

Lubna Ali
25-07-2010, 08:50 PM
آپکو جگانا آسان کام ہے یا مشکل؟

ون اردو میں کسی بہت گرما گرم موضوع پر بحث ہو رہی ہوں اور آپکو کوئی ڈسٹرب کرے تو کیسا لگتا ہے کیا اسکو کاٹ کھانے کو دوڑتی ہیں یا اسکی بات آرام سے سن لیتی ہیں؟

ٹائپنگ دیکھ کر کرتی ہیں یا بغیر دیکھے ؟ یا یہاں آنے سے پہلے ہی ماہر تھیں ٹائپ کرنے میں؟

اپنے پوسٹ کئے ہوئے پوسٹ کو اگلے دن دوبارہ پڑھتی ہیں کہ کیا لکھا تھا ؟

یہاں لطیفے پڑھ کر قہقے لگاتی ہیں یا مسکراتی ہیں یا لطیفے پڑھنے جاتی ہی نہیں ؟

اب تک کتنے لطیفے پوسٹ کئے آپ نے؟

آج کل ون اردو میں پوسٹ کئے ہوئِے نال پڑھنے کا وقت ملتا ہے یا نہیں یا پہلے کی طرح ریگولر پڑھتی ہیں؟

کبھی دل چاہا آپ بھی کوئی ناول پوسٹ کریں؟

بسکٹ چائے میں ڈبو کر کھاتی ہیں ؟

ایسی کونسی چیز جو آپ کو اپنے آپ میں بہت فنی لگتی ہے یا ایسا لگتا ہے میری یہ عادت سب سے جدا ہے؟

کمپیوٹر میں کوئی گڑ بڑ ہوجائے تو کس حد تک اسکو ٹھیک کرنا آتا ہے؟

کونسا ایسا فاسٹ فوڈ ہے جو آپ کو لگتا ہے گھر میں آپ زیادہ اچھا بنا لیتی ہیں؟

پیزا برگر چکن بروسٹ ان میں سے کون سی چیزیں گھر میں بنا لیتی ہیں یا باہر سے کھانا زیادہ پریفر کرتی ہیں ؟

اگر باہر سے کھانا آڈر کروانا ہو تو سب سے زیادہ کیا آڈر کرواتی ہیں؟

اگر ون ڈش ہو تو کونسی ڈش آپ سب سے زیادہ بناتی ہیں اور کیا بنانا زیادہ آسان لگتا ہے؟

پارٹیز کو انجوائے کرتی ہیں یا بھگتاتی ہے تعلقات صصحیح رہیں اسی وجہ سے مجبوری میں جاتی ہیں؟

میٹھا ریگولر بناتی ہیں ؟ ریڈی میڈ میٹھے سے ہی کام چلاتی ہیں ؟

کتنے عرصے سے پاکستان نہین گئیں؟

اگر پاکستان جائین تو کس کے ہاں رہنا اچھا لگتا ہے؟

پاکستان جاکر کپڑوں کے علاوہ کیا لیتی ہیں؟

وہاں جاکر کیا پہلے کی طرح دوبارہ ریڑھی اور خوانچہ فرشوں کے کھانے کھاتی ہیں ؟

پاکستان جاکر کیا کسی کو صفائی کے بارے مین لیکچر دیتی ہیں؟

جب پاکستان جاتی ہں اور لائیٹ چلی جائے تو کیسا لگتا ہے؟

اماں کی ڈانٹ اب بھی سنتی ہیں یا یہ کہ اماں کم ڈاٹنے والوں میں سے ہیں؟

گولڈ پسند ہے یا وائیٹ گولڈ؟

شادی کی تقریبات مین جانا اچھا لگتا ہے اور شادی کے کھانوں میں کونسی ڈش آپکو پسند ہے؟

باقی سوالات بعد میں۔

Samia Ali
25-07-2010, 09:45 PM
اللہ رحم فرمائے رفعت آپی پر
کیا بدلہ لیا ہے لبنٰی آپی نے ہاہاہاہا

Kazmi
25-07-2010, 10:33 PM
یا اللہ جی ۔ ۔ ۔ رفعت آپی کو حوصلہ، صبر اور بہت سارا وقت عطا فرما ۔ ۔ ۔

شکر ہے یہ جلادنیں ہمارے انٹرویو میں نازل نہیں ہوئیں ۔ ۔ ۔
تجربے سے ثابت ہوا کہ کش تو بہت اچھا بچہ ہے۔

Lubna Ali
25-07-2010, 11:11 PM
یا اللہ جی ۔ ۔ ۔ رفعت آپی کو حوصلہ، صبر اور بہت سارا وقت عطا فرما ۔ ۔ ۔

شکر ہے یہ جلادنیں ہمارے انٹرویو میں نازل نہیں ہوئیں ۔ ۔ ۔
تجربے سے ثابت ہوا کہ کش تو بہت اچھا بچہ ہے۔

اچھی بات ہے یاد دلا دی آپ نے اب کرتی ہوں کچھ۔ ۔ ۔

Ishaan
25-07-2010, 11:12 PM
کیا خیال ہے لبنٰی میں بھی اپنا حصہ ڈال لوں ؟ بھیجوں کچھ سوال اگر جو کم پڑ رہے ہوں؟

Kazmi
25-07-2010, 11:14 PM
اچھی بات ہے یاد دلا دی آپ نے اب کرتی ہوں کچھ۔ ۔ ۔

سوری ی ی ی ی ی ی ی !۔
وہ بس منہ سے نکل گیا، پلیز ! آپ تو ہماری سب سے اچھی والی بہنا ہو ناں !۔

Lubna Ali
25-07-2010, 11:16 PM
کیا خیال ہے لبنٰی میں بھی اپنا حصہ ڈال لوں ؟ بھیجوں کچھ سوال اگر جو کم پڑ رہے ہوں؟

کہتے ہیں نیکی کےکاموں میں ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانا چاہیئے۔ ۔ ۔ ۔ تو کرلو یہ کام تم بھی۔

Kazmi
25-07-2010, 11:17 PM
کیا خیال ہے لبنٰی میں بھی اپنا حصہ ڈال لوں ؟ بھیجوں کچھ سوال اگر جو کم پڑ رہے ہوں؟

چلو۔ ہور سنو !۔
ابھی کچھ کمی ہے کیا ؟ ؟ ؟ ؟ ؟
ایسا نہ ہو رفعت آپی رمضان سے پہلے ہی اعتکاف میں جا بیٹھیں ۔ ۔ ۔

رفعت
26-07-2010, 12:46 AM
ارے لبنی
مجھے سچی میں یہ نہیں پتا تھا کہ سوال کرنا آسان ہے جواب دینا مشکل
ورنہ کبھی بھی اتنے سوال نہ کرتی
اب اچھی بچی بن جاؤ بس

اور ایشان حصہ ڈال لو لیکن یاد رکھنا پھر اپنا حصہ بھی

ہاہاہاہاہاہاہا

دھمکی دینے والی ہنسی

اور کاظمی بھائی آپ مجھے آپی تو نا کہیں نا
میں تو آپ سے بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت چھوٹی ہوں ۔
ہیں جی
اور یہ آئیڈیا اچھا ہے اعتکاف والا

Kazmi
26-07-2010, 12:55 AM

جی رفعت آپی، ہمیں معلوم ہے کہ آپ عمر میں ہم سے بہت چھوٹی ہیں مگر اللہ تعالی نے آپ کو علم کی جو فضیلت عطا کی ہے اس لحاظ سے ہم آپ کو احتراماً آپی کہتے ہیں، برداشت کریں۔

Ishaan
26-07-2010, 01:12 AM

ہا ہا ہا رفعت! لبنٰی نے ہی اتنے اچھے سوال پوچھ لیے ہیں کہ فی الحال میرے پوچھنے کی گنجائش نہیں رہی، تم جب اور بڑی ہو جاؤ گی نا تو تمہارا انٹرویو میں لوں گی
اور میں ہاتھ آنے والی نہیں! اُڑنچھو ہونے والی ہنسی
ویسے ابھی تو تم نے جواب دینے شروع بھی نہیں کیے ہیں لیکن مزا ابھی سے بہت آرہا ہے
اب سوالوں کے جواب دو

رفعت
26-07-2010, 01:19 AM
گھر والے پیار سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

رفی
3)اور غصے سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

غصے سے رفعت
6)کتنے بہن بھائی ہیں اور آپ کا کیا نمبر ہے؟
بتا چکی ہوں اوپر پڑھو میں نہںں لکھ رہی دوبارہ
7)جو چھوٹے ہیں ان پر رعب شعب ہے کہ نہیں؟

ہان نا ہے لیکن میں فضول رعب جھاڑتی نہیں ۔ایک ہی بہن ہے چھوٹی ۔لاڈلی سی

9)دوست کتنے ہیں ؟اور خاص دوست کتنے؟

دوست تو کافی ہیں ۔۔۔خاص دوست شاید کوئی بھی نہیں
10)دوست بناتے وقت کیا بات یا کیا خوبی دیکھتی ہیں کسی میں؟

یہی کہ دوغلا پن نہ ہو اور بات لگانے والی عادت نہ ہو ،اخلاق اچھا ہو
11)فارغ وقت میں کیا کرتی ہیں ،و ن اردو پر سمائیلیز پوسٹ کرنے کے علاوہ؟

ہاہاہاہا یہ سوال مصباح سے کیا تھا،،نقل کے لیے عقل بھی چاہیے ہیں جی
فارغ وقت میں کوئی کتاب ہو تو وہ پڑھتی ہوں یا ون اردو یا پھر پاکستان والوں کو نیٹ پر بلا لیتی ہوں۔

12)کوئی پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں جس کو بہت بار پڑھا ہو ،کورس کی کتاب کے علاوہ؟

ہممممم ایک ناول تھا خاک اور خون ،اور ایک حضرت خالد بن ولید پر تھا شمشیر بے نیام
بہت پڑھے ہیں دونوں
باقی پڑھنے کی طلب ہو جو بھی مل جائے پڑھتی ہوں چاہے دس بار پڑھا ہو۔۔

13)غصہ کتنا آتا ہے،آتا بھی ہے یا نہیں؟

آتا تو ہے غصہ لیکن کبھی کبھی ،

14)اگر آتا ہے تو کن باتوں پر؟

کوئی بات کر کے مکر جائے ،اپنی طرف سے مجھ پر جھوٹی بات کرے ۔یا دوغلا پن کرے

15)غصے میں کیسے ری ایکٹ کرتی ہیں ؟

خاموش ہو جاتی ہوں۔۔یا رونا آجاتا ہے

16) اس سائٹ کا کیسے پتا چلا؟

گوگل جی نے بتایا تھا۔

17)پسندیدہ رنگ کون سا ہے؟

وائٹ ،بلیک،گرین،پنک،مہرون،براؤ ن ۔۔بالترتیب ۔۔۔۔۔۔ویسے سارے ہی رنگ اچھے لگتے ہیں ۔

1سب سے پہلے کس سے بات ہویٔی تھی یہاں؟

میرا خیال ہے شامی بھائی سے عمران سیریز کا پوچھا تھا ان سے

19)پسندیدہ شخصیت کون سی ہے ؟

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم وہ تو ہر مسلمان کی پسندیدہ شخصیت ہیں
اللہ تعالی ان کی سنت پر چلائے رکھے آمین
،اور حامد میر ،،،ہنسے نہ کوئی بھی

20) پسندیدہ ڈش میٹھے میں اور نمکین میں؟

میٹھے میں کوئی نہیں،،نمکین میں دہی بھلے

21)اپنی کون سی عادتیں اچھی لگتی ہیں ؟

اپنے منہ سے اپنی کیا تعریف کروں چھڈو جی

22)کون سی عادتیں بری لگتی ہیں اپنی؟

کبھی کبھی بچوں پر چلانا،مونگ پھلی بہت زیادہ کھانا،کسی کو چاہتے ہوئے بھی جواب نہ دے پانا۔۔کہہ لو غیر ضروری عزت کرنا

23)آپ کی یادداشت کیسی ہے ؟

اچھی تھی ۔

24) مٹھائی کون سی زیادہ پسند ہے؟

کوئی نہیں

25)لباس کون سا پسند ہے ؟

قمیص ،شلوار ،گاؤن اور ٹراؤزر شرٹس۔۔

26)دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
صبح صبح کا وقت

رفعت
26-07-2010, 01:22 AM
ہا ہا ہا رفعت! لبنٰی نے ہی اتنے اچھے سوال پوچھ لیے ہیں کہ فی الحال میرے پوچھنے کی گنجائش نہیں رہی، تم جب اور بڑی ہو جاؤ گی نا تو تمہارا انٹرویو میں لوں گی
اور میں ہاتھ آنے والی نہیں! اُڑنچھو ہونے والی ہنسی
ویسے ابھی تو تم نے جواب دینے شروع بھی نہیں کیے ہیں لیکن مزا ابھی سے بہت آرہا ہے
اب سوالوں کے جواب دو

اڑنچھو ہو کر کہاں جاؤ گی
آنا تو یہاں ہی ہے ۔
یہ مزا تمہیں بھی آئے گا تھوڑا عرصہ ٹھہر جاؤ

رفعت
26-07-2010, 01:24 AM
جی رفعت آپی، ہمیں معلوم ہے کہ آپ عمر میں ہم سے بہت چھوٹی ہیں مگر اللہ تعالی نے آپ کو علم کی جو فضیلت عطا کی ہے اس لحاظ سے ہم آپ کو احتراماً آپی کہتے ہیں، برداشت کریں۔

??????

Lubna Ali
26-07-2010, 01:37 AM
??????
ہی ہی ہی ۔۔۔۔۔۔ پتا نہیں مجھے بڑی ہنسی آئی یہ بات پڑھ کر گو کہ کاظمی بھائی نے بالکل صحیح بات کی ماشاءاللہ سے تم ہو ہی ایسی لیکن ان کا "برداشت کریں" پڑھ کر میرے قہقہے ابل پڑے۔

رفعت
26-07-2010, 01:40 AM
DarkGreen"]پسندیدہ گانا؟

کافی عرصہ ہو گیا سنے ہوئے ۔جب سنے تھے تب بھی کوئی خاص پسندیدہ نہیں تھا۔

2پسندیدہ گلوکار؟

اب کوئی نہیں

29)پسندیدہ ڈرامہ؟

ایک دفعہ دیکھا تھا ڈرامہ ثانیہ سعید کا۔آہٹ نام تھا اس کا۔بہت اچھا لگا ۔
لنک بھی دے رہی ہوں
http://www.pakistanitvdrama.com/category/ptv/aahat-ptv/

30)پسندیدہ فلم؟

اب نہیں دیکھتی
بچپن می دیکھی تھی ایک راشد منہاس پر بنی ہوئی وہ بہت اچھی لگی تھی ۔

31)پسندیدہ اداکار و اداکارہ؟

کوئی نہیں جی

قرآن کتنی عمر میں ختم کیا تھا؟

8 یا 9 سال کی عمر میں

کون سی چيز شوق سے نہیں کھاتیں ؟

سب کھا لیتی ہوں۔مچھلی کا سالن نہیں کھاتی تھی پہلے اب وہ بھی کھا لیتی ہوںکہ کون اپنے لیے الگ سے بنائے ۔

پسندیدہ ملک اور شہر ؟ اور کیون ؟

سعودیہ ہی پسند ہے ۔وجہ باپردہ ماحول ۔اور مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ۔
شہر لاہور
کیون کہ لہور لہور اے

کن جگہوں کی سیر کرنا چآہیں گی؟

پوری دنیا کی

جھوٹ بولتی ہیں؟

ہمممم کبھی کبھی ۔

مذاق میں یا سنجیدگی میں ؟

مذاق میں نہیں۔کبھی حالات ایسے بن جائیں تو بولنا پڑ جائے ۔تو سوچ کر بولتی ہوںکہ ہلکا سا جھوٹ بنے حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اتنی خاص نہیں
[/COLOR]

رفعت
26-07-2010, 01:44 AM
ہی ہی ہی ۔۔۔۔۔۔ پتا نہیں مجھے بڑی ہنسی آئی یہ بات پڑھ کر گو کہ کاظمی بھائی نے بالکل صحیح بات کی ماشاءاللہ سے تم ہو ہی ایسی لیکن ان کا "برداشت کریں" پڑھ کر میرے قہقہے ابل پڑے۔

ہاں نا دیکھو تو بہانے بہانے سے آپی کہنے کا شوق پورا کر رہے ہیں

میں جانتی ہوں کیسے برداشت کیا ہے میں نے میں تو اپنے سے ایک دن بڑے بندے کو آپی نہیں کہنے دیتی ۔۔
کوشش کرتی ہوں دیکھتے ہیں کب تک برداشت ساتھ دیتی ہے ;d;d

Skyla
26-07-2010, 01:50 AM
رفعت کا انٹرویو ھورھا ھے - بہت خوب بھئی -دیکھ لو رفعت میں بھی آگئی ھوں - لبنیٰ کے بعد - تم سے اچھے اچھے سوال کرنے ھیں - پہلے والے سوالوں کے جواب ھوجایئں تو پھر میری طرف سے -

Kazmi
26-07-2010, 02:33 AM
ہاں نا دیکھو تو بہانے بہانے سے آپی کہنے کا شوق پورا کر رہے ہیں

میں جانتی ہوں کیسے برداشت کیا ہے میں نے میں تو اپنے سے ایک دن بڑے بندے کو آپی نہیں کہنے دیتی ۔۔
کوشش کرتی ہوں دیکھتے ہیں کب تک برداشت ساتھ دیتی ہے

رفعت آپی یقین مانیں ہمیں بٹیا کہنا بہت بھلا لگتا ہے، ہم نے تو ام فوزان آپا کو بھی بیٹی بنا لیا اور باقاعدہ منا بھی لیا۔

مگر آپ کو ہم نے آپا تو نہیں کہا، صرف آپی کہا ہے۔ آپی تو چھوٹی سی ہوتی ہے، منی سی۔

ویسے اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کو "رفعت آپی بٹیا" بھی کہ سکتے ہیں :)

رفعت
27-07-2010, 08:27 PM
اخبارکون سا پڑھتی ہیں؟

اب کوئی نہیں ،پاکستان میں تھی تو نوائے وقت اور دن

اور کون سا صفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟

پہلے فرسٹ ۔پھر آخری۔۔پھر اگر بور ہو رہی ہوہں تو سارا اخبار بھی چاٹ ڈالتی تھی نہیں تو بس تصویریں دیکھتی تھی

پڑھائی کے زمانے میں کیا مشاغل ہوتے تھے؟

زیادہ تر پڑھائی ۔اب یہ مت سمجھنا کہ بڑی پڑھا کو بچی تھی ۔۔بیل بوٹے بنانے کابہت شوق تھا،

اور کتنا وقت دیتی تھیں پڑھائی کو؟

اب صحیح سے یاد نہیں بس جب تک سب سمجھ نہیں اتا تھا تب تک ہی ٹائم دیتی تھی بس

پڑھائی میں کیسی تھیں؟

ہمممم اچھی ۔ون سے لے کر نائنتھ تک تو پوزیشن ہی لی ۔اکثر فرسٹ ،سیکنڈ
بعد میں پڑھائی ڈبل ہو گئی تھی جامعہ کی بھی اور دوسری بھی تو ذرا فرق پڑ گیا تھا
لیکن جامعہ میں ہمیشہ فرسٹ ہی آئی ہوں کئی بار تو پورے جامعہ میں فرسٹ

کیسے پڑھتی تھیں ٹہل کر؟ بیٹھ کر؟ کیسےیاد کرتی تھیں؟

لیٹ کر آنکھیں بند کر کے خراٹے مارتے ہوئے ہیں جی

بیٹھ کر

لکھائی کیسی ہے اردو اور انگلش کی؟

لکھائی دونوں ہی اچھی ہیں۔

پسندیدہ مضمون؟اور کیوں؟

عربی ۔اور بائیو۔۔۔کیوں اس لیے کہ عربی کا شوق تھا اور بائیو آسان لگتی تھی

پسندیدہ استاد؟
سر وسیم ۔اور مس روحی۔

ناپسندیدہ مضمون اور کیوں؟

میتھ ،میتھ اور میتھ۔۔۔۔۔پتا نہیں کیوں ۔پلے ہی نہیں پڑتا تھا ۔لیکن اللہ کا شکر ہے پاس ہو جاتی تھی ۔
اب بیٹی کو سمجھانا پڑتا ہے تو زیادہ آسان لگتا ہے شاید اب بچوں کو سمجھانے کا طریقہ زیادہ آسان ہے

رفعت
27-07-2010, 08:35 PM
گھر سے دور ہوں تو کس چیز کی کمی زیادہ محسوس کرتی ہیں؟

گھر کی ،گھر والوں کی

یہاں فورم پر کون اپنا ہم مزاج لگتا ہے زیادہ

ہممم کافی ہیں ۔نام نہیں لوں گی ۔

کس کے ساتھ رہنے سے تنہا رہنے کو ترجیح دیں گی ؟

کوئی بھی ہو فضول بولنے والا

مالٹا کیسے چھیلتی ہیں ؟ہاتھ سے یا چھری سے ؟

پاؤں سے ۔۔اور کوئی چھیل سکتا ہے کیا ایسے

چھری سے پھر ہاتھ سے

اردو کے علاوہ اور کس زبان کے ادب کا مطالعہ کیا ہے ؟

عربی کا پڑھا ہے تھوڑا بہت ۔۔وفاق کے کورس میں ہی ہے ۔

تعلیمی ریکارڈ کیسا رہا اپ کا؟

بتا چکی ہوں زحمت کرو اور پچھلی پوسٹ سے ڈھونڈ کر پڑھو

کیا ریگولر اسٹوڈنٹ رہی ہین ؟

ہاں جی

کہیں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟ اب اور شادی سے پہلے۔ ؟

زیادہ وقت نہیں ۔زیادہ سے زیادہ دس منٹ۔اب بھی پہلے بھی ۔

بہت ارجنٹ نکلنا ہو تو ۔ ۔ کن چيزوں پر لازمی دھیان دیں گی؟(تیاری میں )

اگر تو عبایا اتارنا ہے جا کر تو لپ اسٹک اور کپڑے ورنہ جیسے بیٹھی ہوں ویسے ہی ریڈی

آیس کریم زیادہ پسند ہے کے چاکلیٹ؟

زیادہ کچھ نہیں دونوں میں سے ہاں آئس کریم بہتر ہے چاکلیٹ سے

رفعت
27-07-2010, 08:50 PM
خود کون سی ڈش زیادہ اچھی بنالیتی ہیں۔ ۔ آپ کے خیال میں۔ ۔ اور دوسروں کے خیال میں کون سی؟

ہمممم میرے خیال میں تو ٹھیک ہی بنا لیتی ہوں سب اور دوسروں کو کافی کچھ اچھا لگتا ہے

کھانا بنانا کب سیکھا تھا؟ اور ریگیولرلی کب سے بنانا سٹارٹ کیا؟

باقاعدہ سیکھا تو نہیں تھا بس باجی کی شادی کے بعد کبھی کبھار کوئی نئی چیز بنا لیتی تھی ۔ریگولرلی شادی کے بعد جی ۔

کون سی ڈش بنانے سے کوفت ہوتی ہے ؟

جھینگے

کبھی نقل کی یا کروائی ہے ؟

نہ جی ۔اس معاملے میں بڑی بی بی بچی تھی۔۔۔ابو نے کہا تھا کہ بیٹا پیپر خالی دے آنا اگر نہیں آتا لیکن چیٹنگ نہیں کرنی نا کروانی ہے ۔۔۔

سادگی پسند ہے؟ یا تھوڑا بہت فیشن کر لیتی ہیں ۔۔۔ گھر میں "ملنگ" بنی پھرتی ہیں کے کونسا کویٔی اور دیکھ رہا ہے، اپنا ہی گھر ہے۔۔۔۔ یا ٹھیک سے رہتی ہیں؟ ۔

سادگی ہی پسند ہے ۔اور فیشن بس وہی جو جچتا ہو۔ہمممم گھر میں کبھی ملنگ کبھی دل کیا تو ٹھیک سے

اپنے کام خود کیا کرتی ہیں؟

بالکل جی ۔یہاں میرا کام کون کر کے دے گا۔دوسروں کے بھی خود ہی کرتی ہوں ۔

وعدہ فورا کرلیتی ہیں؟

نہیں،کام کی نوعیت دیکھتی ہوں ،کوشش کرنے کا کہہ دیتی ہوں وعدہ نہیں کرتی۔

قسم کھانے میں کتنی ماہر ہیں ؟

قسمیں نہیں کھاتی ۔ہاں میرا خیال ہے اب تک دو تین بار ہی کھائی ہے ،

شرطیں لگانے کی اوسط کیا ہے ؟

نہ جی شرط نہیں لگاتی
شادی سے پہلے کبھی لگایا کرتے تھے ،اور جب جیت جاتی تو مزے کرتی تھی اور جب ہار جاتی تو صاف کہہ دیتی تھی کہ شرط لگانا حرام ہے ۔

رفعت
27-07-2010, 08:51 PM
رفعت آپی یقین مانیں ہمیں بٹیا کہنا بہت بھلا لگتا ہے، ہم نے تو ام فوزان آپا کو بھی بیٹی بنا لیا اور باقاعدہ منا بھی لیا۔

مگر آپ کو ہم نے آپا تو نہیں کہا، صرف آپی کہا ہے۔ آپی تو چھوٹی سی ہوتی ہے، منی سی۔

ویسے اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کو "رفعت آپی بٹیا" بھی کہ سکتے ہیں :)

بھائی میں نے مذاق میں کہا تھا ۔سیریس مت لیجئیے گا۔
آپ آپی کہیں یا آپا ۔۔۔۔ کوئی مسئلہ نہیں ۔

رفعت
02-08-2010, 10:30 PM
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟

کوئی بھی ہلکی ہلکی

کویٔی فیوریٹ شعر اور کہاوت سنایٔیں؟

کافی اشعار پسند ہیں ۔کہاوت کوئی نہیں

سٹارز پر یقین کرتی ہیں؟

نہیں

اور آپ کے خیال میں اپ کے برج کی خصوصیت اور برائی کیا ہے۔ ۔

پتا ہی نہیں

اور کیا آپ میں یہ چيزيں ہیں ؟

نہیں جی مجھے معلوم نہیں

ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گی؟
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں؟

ہممم سمندر کے کنارے پہاڑ ہوں اور ان پہاڑوں کے دامن میں ایک میدانی علاقہ اور اس میدانی علاقے میں ایک شہر آباد ہو ۔۔۔وہاں

رفعت
02-08-2010, 10:42 PM
اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتی تھیں؟

ہاں جی لیکن کبھی کبھی

جیب خرچ ملتا تھا؟

جی ہاں

کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتی تھیں؟

ہفتے کے 250 روپے۔۔
کچھ جمع کرتی تھی اور کچھ کی مونگ پھلی کھا جایا کرتی تھی ۔

کتنی صفائی پسند ہیں؟

بس واجبی سی ہو۔ ۔ یا ٹھیک ٹھاک؟ یا جنون ہے صفائی کا ؟

جنون تو نہیں ہے لیکن ٹھیک ٹھاک ہو۔

کتنی نازک طبع اور نفاست پسند ہیں ؟

کتنی ،،مطلب کیسے بتاؤں ؟

کس قسم کے کھیل کھیلے ہیں بجپن میں، لڑکپن میں، نوجوانی میں۔ ؟

ہر قسم کے جی
لڑکیوں والے بھی اور لڑکوں والے بھی کیونکہ بھائی مجھ سے سال ہی بڑا ہے تو اس کے ساتھ بھی کھیلتی تھی ۔۔بس ایک وہ بنٹے ہوتے ہیں نا وہ کھیلنے نہیں آئے کبھی۔

بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتی تھی کے ۔۔۔ جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟

زیادہ بچپن کا تو یاد نہیں ۔شئیر کر لیتی تھی ۔

موڈی ہیں ؟

ہک ہا۔کیا پوچھ لیا۔۔کبھی تھی۔

حلقہ احباب کتنا وسیع ہے؟

بہت زیادہ وسیع تھا اب کم کر دیا ہے ۔۔

خود سے دوستی کرنے میں پہل کرتی ہیں؟

ہاں جی اگر کوئی اچھا لگے تو۔۔

کیا آپ اچھی رازدان ہیں ؟

ہاں جی ۔اچھی نہیں بہت اچھی۔

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟

اپنی بات جو بالکل میری اپنی ہو وہ کسی کے ساتھ نہیں کیونکہ بات تب تک اپنی ہے جب تک وہ اپنے پاس ہے ۔۔ویسے کوئی پریشانی ہو ہلکی پھلکی تو بڑی سسٹر کے ساتھ ۔

کوئي آئیڈیل ؟اور کس شخصیت سے ملنا چاہیں گی؟

آئیڈیل تو ہر مسلمان کے ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ ہی ہوتے ہیں اور میرے بھی ہیں ۔۔۔
کس سے ملنا چاہتی ہوں ،جب احادیث میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کے بارے میں پڑھتی ہوں تو ان سے ملنے کو دل کرتا ہے ۔

اور بہت سے لوگ ہیں ۔۔
نفع نقصان سے بےپروا ہوکر سچ بولتی ہیں۔ ۔ ۔ سچ کے باعث کوئی نقصان اٹھایا ہو؟

ہاں جی ۔۔سچ کے باعث نقصان اٹھایا اور ایک بار نہیں بہت بار ۔۔

رفعت
02-08-2010, 10:55 PM
وقت کی کتنی پابند ہیں ؟

مطلب? کہیں جانا ہو تو تھوڑی دیر ہو جاتی ہے ۔۔اگر صبح اٹھنے کی بات ہے تو جتنے بجے اٹھنا ہو اٹھ جاتی ہوں

کیا اعتبار جلدی کر لیتی ہیں؟کبھی کسی نے دھوکہ دیا؟

کر لیتی تھی۔۔اب نہیں ۔۔ہاں جی

خودغرض ہیں؟

کن معنوں میں ؟

گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

ہاں جی تقریبا۔۔کبھی گھر میں موڈ اچھا نہ ہو اور کہیں چلے جائیں تو اچھے سے ہی بات کرتی ہوں ۔

فیصلہ کرنے میں کتنی دیر لگاتی ہیں ؟

بہت جلدی بھی نہیں اور بہت دیر بھی نہیں ۔

ناراض ہوتی ہیں ۔ ۔ تو کن باتوں پر ۔۔ کتنی مدت کے لیے؟

ہلکی پھلکی بات ہو تو جس سے ناراض ہوں اس کو بول دیتی ہوں کہ میں ناراض ہوں ۔مجھے منا لو۔ اور اگر کسی کی ناجائز بات سے غصہ آئے تو اچھی خاصی ناراض ہو بھی جاتی ہوں ۔

کیا جلدی معاف کر دیتی ہیں؟

غلطی پر منحصر ہے

روتی ہیں؟کتنی جلد رونا آجاتا ہے؟کن باتوں پر؟

ہاں جی ۔۔رونا بہت جلدی آتا ہے ،کوئی ذرا سا اونچی بولے تو برسات شروع ،کن باتوں پر ۔۔ہمممم اس کو رہنے ہی دیں۔

اور رونا آۓ تو فورا ہی رو لیتی ہیں؟سب کے سامنے رولیتی ہیں یا اکیلے میں؟

سب کے سامنے اب نہپیں روتی لوگ دکھاوا سمجھتے ہیں ۔۔اکیلے

کس چیز سے زیادہ خوف اور ڈر لگتا ہے؟

ابھی ایک سال سے تو چھری سے کٹ لگنے سے بہت ڈر لگتا ہے ۔۔ویسے اللہ کا شکر ہے میں زیادہ نہیں ڈرتی ۔جانوروں سے ہے ڈر تھوڑا وہ بھی قریب آئیں تو ۔ہاتھ نہیں لگا سکتی ۔

کبھی غلط کام کرتے ہوئے ضمیر کی آواز پر دھیان دیا یا سنی ان سنی کردی؟

ہاں جی دھیان دیا۔اور اس کام کو چھوڑ دیا الحمدللہ

رفعت
02-08-2010, 11:07 PM
کبھی قبرستان کے سامنے سے گزرتے ہوئے یا کسی میت کو جاتا دیکھ کر دل میں کیا خیال آیا؟

ہمیں بھی یہیں آنا ہے ۔

کوشش پر کتنا یقین رکھتی ہیں۔؟ یا آپ کے نزدیک سب کچھ تقدیر سے ہوتا ہے۔ خواہ بندہ کوشش کرے یا نہ کرے۔؟

سب کچھ تقدیر سے ہی ہوتا ہے اور تقدیر سے جو ہونا ہے وہ کوشش کے ذریعے ہی ممکن ہے
اور تقدیر دعا سے بدل بھی سکتی ہے ،

کبھی خود اپنا احتساب کیا ہے ؟

ہاں جی کئی بار

اعلی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

انگریزی زبان ۔
اعلی تعلیم ۔
دولت ۔
یا صلاحیتیں؟

اللہ کی مدد،صلاحیتیں اعلی تعلیم ،اور مضبوط ارادہ

کس سفر سے خوف آتا ہے؟

ٹرک کے

گھر میں زیادہ کون سی زبان بولتی ہیں؟

اردو انگلش پنجابی مکس

زیادہ بولتی ہیں یا خاموش رہتی ہیں؟

پتا نہیں

انگلش ناولز پڑھتی ہیں؟

نہیں

ادھار دے کر بھول جاتی ہیں ؟ ؟یا صبح شام یاد کرواتی رہتی ہیں ؟

بہن بھائیوں کو دیتی تھی تو روز صبح شام بلاناغہ یاد کرواتی تھی ۔اب نہیں

۔۔نصیحت جو بری لگتی ہے؟

بچوں کو مارا نہ کرو۔۔

2۔۔۔۔۔اگر ایک قتل کی اجازت ہوتی تو کس کو کرتیں؟

ارے واہ یہ مزے کا سوال ہے نا۔۔۔ہمممممم بہت لمبی لسٹ ہے ۔قرعہ ڈال لیتی ۔

پرانی باتیں خوشی کی یا دکھ کی۔ دوبارہ یاد آئیں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں ؟۔

تاثرات بالکل ویسے ہی ہوتے ہیں ۔اگر ہنسنے والی بات ہو تو قہقہے بھی لگا لیتی ہوں اور اگر رونے والی ہو تو آنسو بھی آجاتے ہیں ۔

گھر میں عموما کیا زیور پہنے رکھتی ہیں ؟ مطلب چوڑیاں؟ لاکٹ ،رنگ وغیرہ ؟

کچھ نہیں ۔۔کبھی کبھی دو چوڑیاں بس

رفعت
02-08-2010, 11:15 PM
کبھی کوئی زیور وغیرہ گم ہوا ہے؟

ہاں جی

صبح اٹھ کر پہلے ضروری کام۔ ؟

ایک گلاس پانی پینا

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟

سب ہی ۔جہاں اچھی چیز مل جائے ۔

اپنی اور شادی کی سالگرہ مناتی ہیں؟

نہیں

میاں کو یاد رہتی ہے آپکی سالگرہ؟

ہاں جی

میاں کی طرف سے تحفہ ملتا ہے سالگرہ پر؟

ہاں جی ۔

رونمائ میں کیا تحفہ ملا تھا؟

نیکلس

آپ زیادہ غصیلی ہیں کہ میاں جی؟

وہ ۔میں تو بڑی بی بی بچی ہوں ۔ہاہاہاہاہا

اگر لڑائ ہو جاے تو منا نے میں پہل کون کرتا ہے؟

اگر میری غلطی ہو تو میں بات شروع کر لیتی ہوں اور اگر ان کی تو وہ ۔

کس کی لاڈلی تھیں امی کی یا ابا کی

ابا کی ۔۔

بہن بھائیوں سے کبھی ناراضگی ہوتی تھی اگر ہاں تو کس بات پر

ہاں جی ہوتی تھی ۔لیکن ہو ناراضگی کوئی اصلی تھوڑی ہوتی ہے ۔

انہوں کی کس بات پر غصّہ آتا ہے اور ان کو تمہاری کس بات پر

انہوں کی بہت ساری باتوں پر غصہ آتا ہے ۔۔باقی کا آدھا سوال پڑھا ہی نہیں گیا۔

سیونگ کیسے کرتی ہو بینک میں یا جیولری وغیرہ بنا کر
بینک میں ہی ہوتے ہیں ۔۔

فضول خرچ ہو یا میانہ روی اختیار کرتی ہو

فضول خرچی نہیں کرتی ۔ہاں کھلے دل سے ضرور خریدتی ہوں ۔

رفعت
02-08-2010, 11:38 PM
پردیس میں پاکستان کی کس چیز کو سب سے زیادہ مس کرتی ہو

پاکستان کو ۔اور پاکستان کے ذائقون کو

سسرال میں اچھی بہو کے نام سے جانی جاتی ہو یا

کیا پتا۔آج تک سنا نہیں کہ کسی نے برا کہا ہو۔

یہ کچھ پرسنل ہو گیا مرضی ہو تو جواب دینا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم خود ہی سمجھ جائیں گے ہا ہا ہا

ارے واہ کیا سمجھ جاؤ گی ،تمہاری سمجھ الٹی طرف نہ جائے اس لئے جواب دے دیا ہے ہیں جی ۔

پسندیدہ سسرالی رشتہ

میری ساس،

اچھی بہو اور اچھے داماد میں میں کیا خوبیاں ہونی چاہیئں تمہاری نظر میں

عزت کرنا جانتے ہوں ،اور گھر کو گھر سمجھتے ہوں ۔ایک دوسرے کے ماں باپ کو پوری عزت دیں ۔

ایک خوشگوار فیملی لائف کی بنیاد کن چیزوں پر ہوتی ہے

اعتماد۔دوستی۔پیار۔عزت ان سب چیزوں کی ۔اور کسی کے ذاتی معاملات میں انٹرفئیر نہ کرنا۔

لڑکیوں کے لئے کتنی تعلیم ضروری ہے

جتنی زیادہ حاصل ہو سکے ۔

آئڈیل پر یقین تھا یا افسانوی باتیں مانتی تھیں

نہیں جی ۔ان سب چیزوں کا ٹائم نہیں ملا ٹائم ملتا تو کیا پتا ہوتا کوئی آئیڈیل بھی ۔

کس قسم کی بکس پڑھنا پسند ہے

ہر قسم کی بس کتاب اچھی ہونی چاہیے۔ویسے میرے پاس اس ٹائم اسلامی اور معلوماتی کتابیں کافی ہیں ۔بچوں کی بکس بھی بہت شوق سے پڑھتی ہوں ۔

شعر و شاعری سے دلچسپی ہے اگر ہاں تو کس کی نظمیں غزلیں اچھی
لگی ہیں

نہیں جی اتنی زیادہ نہیں ۔

پڑھائی میں کس مضمون سے نفرت تھی

میتھ ۔۔پہلے بتایا تو

کون سی ٹیچرز پسند تھیں

بتا چکی ہوں

زمانہ طالب علمی کے کون سے دن یادگار تھے اسکول یا کالج

اسکول کے

کبھی کسی ٹیچر سے دوبارہ ملنے کا خیال آتا ہے اگر ہاں تو کیوں اور نہیں

تو کیوں نہیں

میں ملتی ہوں اپنی ٹیچر سے جب بھی پاکستان جاتی ہوں ۔وجہ بس مجھے اچھی لگتی ہیں ۔اور اب تو خاصی دوستی بھی ہے ۔

کوئی ایسا شخص جو اس دنیا میں نہیں مگر یاد بہت آتا ہو

میری ساس۔۔

پاکستان کے حالات پر کیا رئکشن ہوتا ہے چھڈو جی یا کڑھتی رہتی ہو

غصہ آتا ہے ۔

کسی کام کو نہ کرنے کادل چاہے تو کیا بہانا کرتی ھیں؟

کوئی بہانہ نہیں ۔نہیں کرنا تو نہیں کرنا بس

کبھی آسمان پر تارے گنے؟

ہاں جی ،

کس سواری کی ڈرائیونگ کرنا پسند کریں گی ان میں سے۔۔تانگہ رکشہ،ٹرک؟

تانگہ

سفر کون سا اچھا لگتا ھے

ٹرین کا

زندگی کی تعریف کریں کم سے کم الفاظ میں؟

منزل تک پہنچنے کا صرف ایک راستہ

موجوہ دور میں اپنا رول ماڈل کسے کہیں گی؟

اپنے آپ کو ہاہاہاہاہاہا
کسی کو بھی نہیں

کوئی ایسا کام جو بار بار آپ کا کرنے کو دل کرے؟

ون اردو بار بار آن کر کے دیکھنا۔

انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

بہت برا۔

کوئی ٹائم دے کر بھی ٹائم پر نہ پہنچے تو کیا دل کرتا ہے؟

کچھ نہیں بس سوچ کر رہ جاتی ہون کہ ہو سکتا ہے اس کی کوئی مجبوری ہو۔

چغلیاں کرتی ہیں کیا؟

چغلی نہیں کرتی ۔سامنے بات کر دیتی ہوں ۔

عید کیسے مناتی ہیں؟

عید کی نماز پڑھ کر اور سو کر

چوڑیاں مہندی وغیرہ کا اہتمام کرتی ہیں یا نہیں؟

ہاں جی ۔چوڑیا مہندی نہ ہون تو عید کیسی ۔اور بچیوں کے لیے تیاری ضرور کرتی ہوں ۔خاص کر عید والے دن والا جوڑا خود بناتی ہوں بڑے شوق سے ۔

کسی کےلیے تحفہ لیتے ہوۓ کس کی پسند کو سامنے رکھتی ہیں؟ اپنی یا جسے دینا ہو اس کی؟

ظاہر سے جسے دینا ہے اس کی پسند کو اگر اس کی پسند جانتی ہوں تو۔

اپنی تعریف پر کیسا محسوس کرتی ہیں؟

ہی ہی ہی ہی

کوئی متوجہ ہو کر بات نہ سنے تو کیسا لگتا ہے؟

بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت غصہ آتا ہے پھر میں بھی کچھ دیر کے لیے اس کو اگنور کر دیتی ہوں۔

رفعت
02-08-2010, 11:39 PM
بس میں تو تھک گئی باقی بعد میں

Kazmi
03-08-2010, 05:45 PM
بس میں تو تھک گئی باقی بعد میں

اونہوں، تھکنا وکنا نہیں، شیر بنیں شیر۔
ابھی تو میں نے بھی سوالات داغنے ہیں ۔ ۔ ۔۔

KishTaj
07-08-2010, 10:24 AM
السلامُ علیکم
میں دیر آید درست آید کے مصداق آگئی ہوں۔۔۔ اچھا ہی ہوا کہ دیر سے آئی ۔۔۔ ہاہا میری غیر موجودگی میں اگر کوئی انٹرویو کے لئے راضی ہوتا ہے تو اب سے غیر موجود ہی رہوں گی۔
مذاق بر طرف
سب سے پہلے سائرہ جی کا شکریہ کہ انہوں نے میری غیر موجودگی میں اس سیکشن کی رونق برقرار رکھی اور خاص طور پر رفعت آپی کو انٹرویو کے لئے نا صرف منایا بلکہ شروع بھی کردیا۔۔۔ بہت شکریہ
اور دوسرا شکریہ جاتا ہے رفعت آپی کو ۔ ۔ ۔آُ کا انٹرویو پڑھ رہی ہوں۔۔ پھر اگر سوالات کی گنجائش بچی تو میں بھی کچھ سوالات کروں گی۔
آپ کا بہت شکریہ جی

Samia Ali
17-08-2010, 06:52 AM
رفعت آپی ۔ ۔ ۔تھوڑی دیر ادھر بھی

رفعت
17-08-2010, 07:09 AM
مجھے یاد ہے سائرہ
آج لکھتی ہوں ان شاءاللہ

رفعت
17-08-2010, 11:14 PM
=Lubna Ali;1500584]تفصیلی بات کہنے سننے کی عادی ہیں؟ یا بس دو جملوں سےکام چلاتی ہیں ؟

جس سے بات کر رہی ہوں یہ تو اس پر ڈیپنڈ کرتا ہے اگر تو دو لفظوں سے ہی سمجھنے والا ہو تو الفاظ ضائع نہیں کرتی

کیا کچن میں میاں ھیلپ کرتے ھیں ؟

کبھی کبھار۔۔جب اچانک یہ کسی کو بلا لیں تو
یا کبھی کبھار کھانا بنانے کا موڈ ہو تو

شاپنگ کی کتنی شوقین ہیں اور کیا چیزیں زیادہ خریدتی ہیں؟

اتنی زیادہ شوقین نہیں ہوں۔۔بچوں کی چیزیں ہی زیادہ خریدتی ہوں ۔یا ہینڈ بیگ اپنے لئے

اگر آپ صدر پاکستان ھوتیں تو سب سے پہلا حکم کیا دیتیں؟

یہی کہ صدر طبعی موت مرے تو ہی مرے کوئی اس کو کرسی سے ہٹا نہیں سکتا۔۔ہاہاہاہاہا
نہیں جی میں یہ عہدہ قبول ہی نہیں کروں گی ۔

آٹا ایک ہاتھ سے گوندھتی ہیں دونوں سے؟

ایک ہاتھ سے

روٹی ہاتھ سے بنا لیتی ہیں یا بیلن زندہ باد؟

بیلن سے جی

سبزی وغیرہ کیسے کاٹتی ہیں؟ کتنے کٹ لگتے ہیں ؟

جیسے سب کاٹتے ہیں ۔بہت لگتے تھے اب جب سے ایک ہی کرارا کٹ لگ گیا تب سے زیادہ احتیاط کرتی ہوں

اور کچھ فرائی کرتے وقت آئل کے چھینٹوں سے بچنے کا طریقہ بتائیں؟

غلط بندے سے غلط سوال
میں تو جو بھی کر لوں جب بھی کچھ فرائی کروں چھینٹے پڑنے ہی ہوتے ہیں
میں کسی کو کیا طریقہ بتاؤں

شاپنگ کرنے جائیں تو کوئي بھی چيز جلدی اور آرام سے پسند آجاتی ہے۔ ۔ یا دسیوں میں سے کبھی کوئی کچھ پسند آتی ہے؟

کبھی جلدی اور کبھی دیر سے

مہینے میں کتنے جوڑے کپڑے خریدتی ہیں ؟

اپنے تو مہینے کے حساب سے نہیں خریدتی ۔پاکستان سے ہی آتے ہیں ۔

اپنی چيزيں خود ہی منتخب کرتی ہیں؟ یا دوسروں کی لائی ہوئی بھی پسند آجاتی ہیں؟

کوشش ہوتی ہے خود ہی منتخب کروں ۔دوسروں میں مجھے صرف اپنی بڑی سسٹر کی لائی ہوئی چیز پر آنکھ بند کر کے پتا ہوتا ہے کہ اچھی ہی ہو گی

اور اگر دوسرے سے منگوائی ہوئي چيز پسند نہ آۓ تو کیا کرتی ہیں؟منہ بناتی ہیں یا اس کا دل رکھتی ہٰں تعریف کر کے؟

کسی سے کم ہی منگواتی ہوں ۔اور کبھی منگوائی بھی تو جیسی ہو رکھ لیتی ہوں ،نہ بھی پسند آئے تو تعریف کر دیتی ہوں

کام کرتے ہوۓ۔ ۔ ساتھ ساتھ گنگناتی ہیں یا خاموشی سےکرتی ہیں ؟۔

خاموشی سے ۔

کوئی ایسی جگہ جہاں جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہوں؟

امی کے گھر ;d
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سفر کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہوں ۔

=Lubna Ali;1500585]کھانا/میٹھا پکاتے ھوئے نمک/چینی اندازے سے ڈالتی ھیں یا چمچ کا استعمال کرتی ھیں؟

چمچ سے لیکن اندازے کے ساتھ

پیاز، ٹماٹر یعنی سبزیاں کاٹنے کے لئے چاپنگ بورڈ استعمال کرتی ھیں یا ھاتھ میں پکڑ کر ھی کاٹ لیتی ھیں؟

چاپنگ بورڈ

آٹا بیٹھ کر گوندھتی ھیں یا کھڑی ھو کر ؟

کھڑی ہو کر

فرائز پلین اچھے لگتے ھیں یا سالٹ اور وینیگر والے ؟

سادے

اگر پودینے والی چٹنی بنانی ھو تو اس میں ھری مرچیں اندازے سے ڈالتی ھیں یا گن کر ؟

اندازے سے

=Lubna Ali;1500587]یہ بتاؤ کہ سکائی ڈائیوینگ،سرفنگ ،ھاٹ ائیر بیلون ، ماونٹین کلائمبنگ جیسے ایڈونچرز کس حد تک پسند ھیں اور --صرف دیکھنے کی حد تک یا حصہ لینے کا بھی شوق ھے
---

نہیں ایسا کوئی شوق نہیں ۔ایویں بندہ مر مرا جائے تو سیدھی خود کشی

ایک ھفتے تک اگر سپیس سٹیشن پر رھنے کی آفر ملے تو تمھارا جواب کیا ھوگا

چلی جاؤں گی
چینج بھی تو چاہیے نا;d

یو -ایف -او پر یقین ھے--اگر ھے تو کیوں --نھیں ھے تو کیوں

ہے یقین ۔
کیونکہ اللہ تعالی کی مخلوق زمین کی طرح باقی جگہ پر بھی ہو سکتی ہے ۔
-
تمھارے لائف ٹائم میں ٹائم مشین ایجاد ھو جاے تو مستقبل میں جانا پسند کروگی یا ماضی کے کسی ایسے زمانے میں جو تم نے کتابوں میں پڑھ رکھاھو

نہیں جہاں ہو ں وہیں ٹھیک ہوں کہیں نہیں جاؤں گی
--
اگر تمھیں آب حیات کاپتا مل جاے تو کیا ردعمل ھو گا--

بس جیو والوں کو فون کر دوں گی آگے وہ جانیں ان کا کام ;d

آپ کے خیال میں خواتین کے قد کی لمبائی کس حد تک مناسب ہے؟

پانچ فٹ سے زیادہ اور چھ فٹ سے کم

بہت انہماک اور مشغولی کی کوئی نشانی ؟

بہری ہو جاتی ہوں

بچپن کی کوئی نظم سنائیں؟

انگلش کہ اردو؟

کبھی چڑیا گھر گئی ہیں؟

ہاں نا بہت بار

کس جانور پرندے کو قریب سے دیکھنے کا شوق ہے؟

شیر اور مور کو

کسی سے دیر بعد ملاقات ہوتو۔ پہلے جیسے تاثرات کے ساتھ ملتی ہیں یا کچھ جھجک آجاتی ہے ؟

پہلے جیسے تاثرات کے ساتھ ہی ملتی ہوں

رفعت
17-08-2010, 11:57 PM
لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے ؟

ظاہر ہے کس کو برا لگے گا

نیند اور بھوک اور پیاس میں سے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ کیا ؟

پیاس نیند بھوک

کتنی محب وطن ہیں؟

کتنی کا مطلب کیا۔بس آج بھی دل کرتا ہے سب مسائل کے باوجود پاکستان چلی جاؤں ۔

دیارغیر میں جشن آزادی مناتی ہیں تو کس طرح؟

نہیں مناتی

پانی، بجلی، گیس. . ۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسیں گی؟

کسی کو بھی نہیں ۔بس دعا کروں گی کہ سب جلدی سے آجائے ۔پانی تو اب بھی چلا جاتا ہے کتنے کتنے دن کبھی کوسا نہیں کسی کو۔

بیماری میں ایک جگہ لیٹی رہتی ہیں۔ ۔ یاعام دنوں سے زیادہ گھومتی پھرتی ہیں؟

لیٹنے کا ٹائم ہی کب ملتا ہے ۔سست ہو جاتی ہوں

ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتی ہیں۔

ایک دو ہیں ۔۔

اپنی تین اچھائیاں اور تین برائیاں بتائیں-

ہمممم اچھائیاں کیا بتاؤں میں۔۔۔۔برائیاں بتاتی ہوں پہلے
کبھی کبھی سست ہو جاتی ہوں بہت
غصہ آتا نہیں لیکن جب آتا ہے تو زبان کی بجائے ہاتھ کے ذریعے نکلتا ہے
اور وہی مونگ پھلی زیادہ کھانے والی حرکت

--------------------------------------------------------------------------------

بیماری میں دوائیں آرام سے کھا لیتی ہیں یا نخرے کرتی ہیں؟۔

اب تو آرام سے کھا لیتی ہوں لیکن جب تک بیماری شدید ہو جیسے ہی ٹھیک ہوں ذرا دوائی بند۔۔یہاں کون سا امی ہیں جن کے سامنے نخرے کروں

ہائے ہائے کرتی ہیں۔ یا معصوم بن کر لیٹی رہتی ہیں یا امی کو یاد کر کے روتی ہیں؟

امی کو یاد کر کے روتی ہوں

کسی خزانے کا نقشہ مل جاۓ یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آۓ تو کیا کریں گی؟

آُپ کے منہ میں گھی شکر ۔۔ہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔اگر آج کل میں مل جائے تو پاکستان بھیج دوںگی ۔۔

اگر بالمشافہ ملاقات کا موقعہ ملے تو فورم کے کس ممبر سے ملنا چاہیں گی ؟

بہت سارے ہیں

آج کل لڑکوں میں لڑکیوں کی نقالی ۔۔ ۔ اور لڑکیوں میں لڑکوں کے انداز ۔ ۔ اسٹائل وغیرہ اپنانا۔ ۔ فیشن کے نام پر عام ہے۔ ۔
ایسے کون کون سے فیشن آپ کو سخت ناپسند ہیں؟

لڑکوں کے لمبے بال ۔لڑکیوں کی طرح بات کرنا۔کانوں میں بالی پہننا،اور اسی طرح لڑکیوں کا پینٹ شرٹس بنا پردے کے پہننا،دوپٹے سے بے نیازی اور لڑکوں کی طرح حرکتیں کرنا۔

مردوں کی کون سی عادات اچھی نہیں لگتیں؟

سگریٹ پینے کی
اور میسنا پن ۔۔۔۔ہاہاہاہاہا

رکشہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتی ہیں ؟

ہی ہی ہی یہ کام بڑی سسٹر کرتی ہیں ۔

فورم کے کس ممبر سے لڑنے کا دل چاہتا ہے ؟

کسی سے نہیں

فورم کی ایڈمنسٹریٹر بنا دیا جاۓ تو کس ممبر کو سب سے پہلے نکال باہر کریں گی؟ میرے علاوہ

لے اب میرے علاوہ کیوں کہا ۔کیا پتا تمہیں ہی نکالنا ہو۔ہیں جی ۔ہاہاہاہہاا۔
جو بھی قواعد کی خلاف ورزی کرے اسے

۔ کیا آپ کو ٹام بوائے بھی کہا جاتا تھا۔ بچپن کی اکٹیویٹیز کی وجہ سے؟

نہیں جی ۔

اپنی کون سی عادت جو آپکو اپنے بچوں میں نطر آتی ہیں اور آپ سوچتی ہیں یہ کیسے میری طرح ہوگئے یا آپ تبدیل کرنا چاہیں ؟

۔یہ کوئی تعریف نہیں ہے اپنی لیکن میں نے نوٹ کیا ہے میرے بچے صدی نہیں ہیں اور مجھے یہ بات بہت اچھی لگتی ہے ۔

شام کا وقت کو گھر مین اکیلی ہوں کچھ کھانے کا دل چاہے لیکن ریڈی میڈ کچھ نا ہو تو سب سے پہلے کیا بنا کر کھانے کا خیال آتا ہے؟

بریڈ ۔انڈا
آسان ہے نا

روٹی روز بناتی ہیں ؟ کیونکہ بنانا پسند نہیں ہے اس وجہ سے پوچھ رہی ہوں؟

کس نے کہا بنانا پسند نہیں ۔۔
روز بناتی ہوں

پانی پی کر گلاس اسی وقت دھو لیتی ہیں یا بعد کے لئے رکھ دیتی ہیں ؟

گلاس ڈھک کر ٹیبل پر رکھ دیتی ہوں۔اگر کچن میں ہوں تو دھو کر رکھتی ہوں۔

اگر ایک بوتل اور ایک گلاس ساتھ رکھا ہوا ہو تو کیا کریں گی اگر آپ کو بہت شدید پیاس لگے غٹاغٹ بوتل سے پی لیں گی یا اچھے بچوں کی طرح پہلے گلاس میں بھر کر بیٹھ کر بسڈائریکٹ م اللہ پڑھ کر پیتی ہیں ؟

گلاس میں ڈال کر بسم اللہ پڑھ کر پیتی ہوں ،،،،،،بیٹھنےکا کبھی خیال نہیں رہتا

کبھی گھر مین بہنوں کی چیزیں چھپ کر استعمال کی ہیں اور کون کون سیء چیزیں چھپ کر استعما کرتی تھی؟
نہیں چھپ کر نہیں دھڑلے سے استعمال کی ہیں

آپکا وارڈروب کیسا ہوتا ہے ؟
بہت آرگنائزڈ
بس نارمل سا
کا ایک جنگ سا سماں پیش کر رہا ہوتا ہے؟

آرگنائز کرتی ہوں دو ہفتے بعد نارمل ہو جاتا ہے ایک مہینے بعد جنگ کا سماں
پھر سے آرگنائزڈ پھر سے نارمل ۔۔یہی چکر رہتا ہے

لانڈری کرنے کے بعد سب سے بورنگ کام کیا لگتا ہے ٫کپڑے تہہ کرکے وارڈروب میں رکھنا یا انکو استری کرنا؟

تہہ کر کے رکھنا
میں کہتی ہوںکہ ایسی سائنس کا کای فائدہ کپڑے تہہ کرنے والی مشین تو ایجاد نہیں کی کسی نے ۔لگتا ہے یہ کام مجھے ہی کرنا پڑے گا

ٹھنڈا پانی ہے یا کولا؟

ٹھنڈا پانی

جوس پسند ہے یا فروٹ کھانا پریفر کرتی ہیں ؟

فروٹ

ایسی کونسی بہت ہلیدی چیز ہے جو چاہنے کے باوجود آپ کھا نہیں پاتی ؟

دودھ ۔یا فش

اپنی بیماری کے بارے میں کس کو سب سے پہلے بتاتی ہیں یا کسی کو نہیں بتاتی ؟

نہیں بتاتی ،شکل سے پتا لگ جاتا ہے ۔

بچوں کو ڈانٹنے کا سب سے کامن جملہ کیا ہوتا ہے؟

میرا پتا ہے نا۔۔۔
(ہنسنا منع ہے)

انگریزی مین ڈانٹتی ہیں یا اردو میں ؟

پنجابی میں ہی ہی ہی
اردو میں ہی ڈانٹتی ہوں

اپنے بچوں کو اردو سکھائی ہے یا سکھانا چاہتی ہیں؟ یا انکی دلچسپی نہیں ہے سیکھنے میں؟

سکھانا چاہتی ہوں جی
اور سکھا بھی رہی ہوں دلچسپی کم ہی ہے لیکن سیکھ رہے ہیں

اپنے کپڑوں کی میچنگ کا کتنا خیال رکھتی ہیں یا بس جو مل گیا پہن لیتی ہیں کچھ اسپیشیل نہیں کرتیں؟

کپڑوں کے ساتھ میچنگ گھر میں تو نہیں کرتی ۔باہر جانا ہو تو خیال رکھتی ہوں

فاسٹ فوڈ کھاتی ہیں؟ اگر ہاں تو ویک میں کتنی بار؟

نہیں ۔بہت کم کھاتی ہوں۔۔

جب پرانی باتیں یاد آتی ہین بچپن کی حوشگوار یادیں ؟ یا ایسا وقت جس میں آپ بہت تکلیفوں یا مشکلات میں رہی ہوں تو تاثرات کیسے ہوتے ہیں ؟

تاثرات ویسے ہیں جیسے اس وقت تھے ۔اداس ہو جاتی ہوں یا ہنس پڑتی ہوں

آپکو جگانا آسان کام ہے یا مشکل؟

اب بہت آسان

ون اردو میں کسی بہت گرما گرم موضوع پر بحث ہو رہی ہوں اور آپکو کوئی ڈسٹرب کرے تو کیسا لگتا ہے کیا اسکو کاٹ کھانے کو دوڑتی ہیں یا اسکی بات آرام سے سن لیتی ہیں؟
بات بہت آرام سے سنتی ہوں وہ الگ بات ہے کہ بعد می دوبارہ پوچھنی پڑتی ہے کہ کیا کہا تھا اس ٹائم

ٹائپنگ دیکھ کر کرتی ہیں یا بغیر دیکھے ؟ یا یہاں آنے سے پہلے ہی ماہر تھیں ٹائپ کرنے میں؟

دیکھ کر ۔۔۔ماہر تو نہیں تھی بس کر لیتی تھی ۔

اپنے پوسٹ کئے ہوئے پوسٹ کو اگلے دن دوبارہ پڑھتی ہیں کہ کیا لکھا تھا ؟

بہت کم

یہاں لطیفے پڑھ کر قہقے لگاتی ہیں یا مسکراتی ہیں یا لطیفے پڑھنے جاتی ہی نہیں ؟

بہت کم جاتی ہوں۔کوئی اچھا ہو تومسکراتی ہوں،

اب تک کتنے لطیفے پوسٹ کئے آپ نے؟

شاید تین چار

آج کل ون اردو میں پوسٹ کئے ہوئِے نال پڑھنے کا وقت ملتا ہے یا نہیں یا پہلے کی طرح ریگولر پڑھتی ہیں؟

یہ نال کیسے پڑھتے ہیں ?

کبھی دل چاہا آپ بھی کوئی ناول پوسٹ کریں؟

ہاں جی دل تو چاہا لیکن۔۔۔۔۔ناول نہیں ہیں اب میرے پاس بہت پہلے ہی بانٹ دئیے تھے سب

بسکٹ چائے میں ڈبو کر کھاتی ہیں ؟

ہاں نا۔۔پاکستانی ہوں

ایسی کونسی چیز جو آپ کو اپنے آپ میں بہت فنی لگتی ہے یا ایسا لگتا ہے میری یہ عادت سب سے جدا ہے؟

فنی مجھے تو یہی لگتا ہے جب بچوں کے ساتھ گڑیا گڑیا کھیلتی ہوں۔۔باقی عادت کون سی جدا ہے وہ کیا پتا۔۔۔

کمپیوٹر میں کوئی گڑ بڑ ہوجائے تو کس حد تک اسکو ٹھیک کرنا آتا ہے؟

فارمیٹ کرنا ہو تو کر لیتی ہوں ۔باقی انہوں زندہ باد

کونسا ایسا فاسٹ فوڈ ہے جو آپ کو لگتا ہے گھر میں آپ زیادہ اچھا بنا لیتی ہیں؟

بروسٹ

پیزا برگر چکن بروسٹ ان میں سے کون سی چیزیں گھر میں بنا لیتی ہیں یا باہر سے کھانا زیادہ پریفر کرتی ہیں ؟
سب گھر میں بنا لیتی ہوں،موڈ ہو تو گھر میں ہی بناتی ہوں نہیں تو باہر سے

اگر باہر سے کھانا آڈر کروانا ہو تو سب سے زیادہ کیا آڈر کرواتی ہیں؟

مثلوثہ یہاںکی چاول کی ڈش ہے ۔۔بہت مزے کی

اگر ون ڈش ہو تو کونسی ڈش آپ سب سے زیادہ بناتی ہیں اور کیا بنانا زیادہ آسان لگتا ہے؟

بادامی قورمہ ۔۔۔یا بریانی۔۔۔بھنڈیاں بنانی سب سے آسان لگتی ہیں

پارٹیز کو انجوائے کرتی ہیں یا بھگتاتی ہے تعلقات صصحیح رہیں اسی وجہ سے مجبوری میں جاتی ہیں؟

اگر لوگ اچھے ہیں تو انجوائے ۔نہیں تو بھگتاتی ہوں۔ویسے تو بچوں کے ساتھ بھگتانے والا حساب ہی ہوتا ہے ،بچے بور ہو جاتے ہیں ہاہاہاہا
ہم لوگوں کو پتا ہی نہیں ہوتا تھاکہ بور کیسے ہوتے ہیں

میٹھا ریگولر بناتی ہیں ؟ ریڈی میڈ میٹھے سے ہی کام چلاتی ہیں ؟

ریگولر نہیں بناتی ۔۔۔

کتنے عرصے سے پاکستان نہین گئیں؟

چار سال ہونے والے ہٰیں ۔۔۔

اگر پاکستان جائین تو کس کے ہاں رہنا اچھا لگتا ہے؟

امی کے گھر

پاکستان جاکر کپڑوں کے علاوہ کیا لیتی ہیں؟

بیڈ شیٹس۔۔

وہاں جاکر کیا پہلے کی طرح دوبارہ ریڑھی اور خوانچہ فرشوں کے کھانے کھاتی ہیں ؟

ہاں نا۔

پاکستان جاکر کیا کسی کو صفائی کے بارے مین لیکچر دیتی ہیں؟

نہیں ۔

جب پاکستان جاتی ہں اور لائیٹ چلی جائے تو کیسا لگتا ہے؟

بہت اپنا اپنا سا ۔۔ہی ہی ہی ہی

اماں کی ڈانٹ اب بھی سنتی ہیں یا یہ کہ اماں کم ڈاٹنے والوں میں سے ہیں؟

اماں کم ہی ڈانٹتی ہیں ۔اور مزہ آتا ہے ان کی ڈانٹ سن کر

گولڈ پسند ہے یا وائیٹ گولڈ؟

گولڈ پسند نہیں

شادی کی تقریبات مین جانا اچھا لگتا ہے اور شادی کے کھانوں میں کونسی ڈش آپکو پسند ہے؟

اتنا زیادہ نہیں ۔۔۔اور شادی کے کھانے زیادہ کھائے ہی نہیں ۔

باقی سوالات بعد میں۔

خدا کا خوف کرو رمضان ہے ،

رفعت
18-08-2010, 12:03 AM
چلو۔ ہور سنو !۔
ابھی کچھ کمی ہے کیا ؟ ؟ ؟ ؟ ؟
ایسا نہ ہو رفعت آپی رمضان سے پہلے ہی اعتکاف میں جا بیٹھیں ۔ ۔ ۔

میں تو بیٹھ گئی تھی اعتکاف میں یہ تو سائرہ نے اٹھا دیا

رفعت کا انٹرویو ھورھا ھے - بہت خوب بھئی -دیکھ لو رفعت میں بھی آگئی ھوں - لبنیٰ کے بعد - تم سے اچھے اچھے سوال کرنے ھیں - پہلے والے سوالوں کے جواب ھوجایئں تو پھر میری طرف سے -

ہاں اچھے اچھے سوال ضرور کرو۔لبنی دیکھو اس کا مطلب سمجھو

اونہوں، تھکنا وکنا نہیں، شیر بنیں شیر۔
ابھی تو میں نے بھی سوالات داغنے ہیں ۔ ۔ ۔۔

:o:oہیں شیر کیسے بنتے ہیں
آپ بھی داغئے لیکن ذرا دھیان سے ہمارا کچا مکان ڈھے نہ جائے

السلامُ علیکم
میں دیر آید درست آید کے مصداق آگئی ہوں۔۔۔ اچھا ہی ہوا کہ دیر سے آئی ۔۔۔ ہاہا میری غیر موجودگی میں اگر کوئی انٹرویو کے لئے راضی ہوتا ہے تو اب سے غیر موجود ہی رہوں گی۔
مذاق بر طرف
سب سے پہلے سائرہ جی کا شکریہ کہ انہوں نے میری غیر موجودگی میں اس سیکشن کی رونق برقرار رکھی اور خاص طور پر رفعت آپی کو انٹرویو کے لئے نا صرف منایا بلکہ شروع بھی کردیا۔۔۔ بہت شکریہ
اور دوسرا شکریہ جاتا ہے رفعت آپی کو ۔ ۔ ۔آُ کا انٹرویو پڑھ رہی ہوں۔۔ پھر اگر سوالات کی گنجائش بچی تو میں بھی کچھ سوالات کروں گی۔
آپ کا بہت شکریہ جی

کش کچھ کو ریڈ کیوں لکھا???گڑ بڑ ہے کیا

رفعت آپی ۔ ۔ ۔تھوڑی دیر ادھر بھی

بس خوش سارے جواب دے دئے

KishTaj
18-08-2010, 12:12 AM
کش کچھ کو ریڈ کیوں لکھا???گڑ بڑ ہے کیا

آپی ایک دو دن میں سمجھ آجائے گی۔
"کچھ" سوالات کا ویٹ تو کریں ذرا ۔ ۔ ۔ ۔ ;);)ہاہاہا;d

Rehana
18-08-2010, 01:57 AM
toba sistrz reham karo rifat aapi pay kuch....main nay abi yeh 9 page parhy hain or meri neck main pain ho gaya....
to wohlikh kesay rahihon gi...

رفعت
18-08-2010, 02:18 AM
toba sistrz reham karo rifat aapi pay kuch....main nay abi yeh 9 page parhy hain or meri neck main pain ho gaya....
to wohlikh kesay rahihon gi...

سیکھو لوگو دبئی والو
اس بچی سے کچھ سیکھو;d

Samia Ali
28-08-2010, 09:29 PM
رفعت آپی کچھ سوالات آپ کی خدمت میں پیش کئیے جاتے ہیں

۱- ون اردو کا سب سے اچھا بورڈ؟

۲- ون اردو کا وہ بورڈ جو اچھا نہ لگتا ہو؟

۳- وہ کون سے ممبران ہیں جن کی پوسٹ آپ ضرور پڑھتی ہیں؟

۴- کسی سے لڑائی ہوئی ہے؟

۵- سب سے پہلے کس سے بات ہوئی تھی اور کس کو فرینڈز لسٹ میں شامل کیا تھا؟

رفعت
29-08-2010, 12:59 AM
[رفعت آپی کچھ سوالات آپ کی خدمت میں پیش کئیے جاتے ہیں

خدمت تک پڑھ کے لگا جیسے کچھ کھانے پینے کا سامان پیش کیا جانے لگا ہے

۱- ون اردو کا سب سے اچھا بورڈ؟

کبھی اچھے تھے اسلامک سیکشن اور ڈسکشن
باقی سب ہی اچھے ہیں جہاں کوئی اچھی بات مل جائے

۲- ون اردو کا وہ بورڈ جو اچھا نہ لگتا ہو؟

ایسا تو کوئی نہیں

۳- وہ کون سے ممبران ہیں جن کی پوسٹ آپ ضرور پڑھتی ہیں؟

کافی سارے ہیں
ویسے تقریبا سب ہی کی پوسٹ پڑھتی ہوں

۴- کسی سے لڑائی ہوئی ہے؟

میں لڑاکی لگتی ہوں کیا

۵- سب سے پہلے کس سے بات ہوئی تھی اور کس کو فرینڈز لسٹ میں شامل کیا تھا؟]

سب سے پہلے شامی بھائی سے پوچھا تھا عمران سیریز کے بارے میں اور فرینڈ لسٹ کا اب یاد نہیں کہ سب سے پہلے کسے ایڈ کیا تھا

KishTaj
29-08-2010, 01:20 AM
السلامُ علیکم
ایک چھوٹا سا سوال بھی
بنیادی سوالات جو سب ہی سے کیئے جاتے ہیں۔ ۔ ۔ان کے جوابات دے چکی ہیں کیا آپی~؟

رفعت
29-08-2010, 01:47 AM
السلامُ علیکم
ایک چھوٹا سا سوال بھی
بنیادی سوالات جو سب ہی سے کیئے جاتے ہیں۔ ۔ ۔ان کے جوابات دے چکی ہیں کیا آپی~؟

کون سے بنیادی سوال کش
وہ جو تم ڈھیروں ڈھیر پوچھتی ہو وہ والے
؟
لبنی نے کافی سوال لکھے تھے ان کے جوب تو دے چکی ہوں
اب پتا نہیں یہ بنیادی تھے یا نہیں ???

Kazmi
29-08-2010, 02:22 AM
رفعت آپی ہم نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔
ہم آپ سے سوالات کرنے کی بجائے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی آپ کو نا مساعد حالات، ناگہانی آفات، جنات و بلیات اور کش کے سوالات سے محفوظ فرمائے۔
آمین۔

;d
;d
;d
;d
;d

رفعت
29-08-2010, 02:25 AM
دعاؤں کا بہت شکریہ کاظمی بھائی

Samia Ali
29-08-2010, 03:50 PM
کش بنیادی سوالات میں سے کچھ سوالات ہوئے ہیں اور کچھ نہیں

Kazmi
29-08-2010, 09:03 PM
کش بنیادی سوالات میں سے کچھ سوالات ہوئے ہیں اور کچھ نہیں

چلو، اک ہور آئی جے، جلتی پر تیل ڈالنے ۔ ۔ ۔;d;d;d

Samia Ali
29-08-2010, 10:25 PM
کش کے بنیادی سوالات میں سے کچھ سوالات

آپ کے نزدیک زندگی کا فلسفہ؟

زندگی کا کوئی ناقابل فراموش واقعہ؟

کوئی ایسا خوشگوار واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستی ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرور آجاتی ہو؟

کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟

ایک ایسا واقعہ جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو؟

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟

رفعت
04-09-2010, 03:18 AM
[کش کے بنیادی سوالات میں سے کچھ سوالات

یہ بنیادی ہٰیں تو پہلے والے کیا تھے

آپ کے نزدیک زندگی کا فلسفہ؟

کوئی فلسفہ نہیں ،بس زندگی ایک رہ گزر ہے جس پر ہم سب سفر کر رہے ہیں منزل پر پہنچنے کے لئے

زندگی کا کوئی ناقابل فراموش واقعہ؟

کافی سارے ہین
اچھا کہ برا یہ تو پوچھا ہی نہیں

کوئی ایسا خوشگوار واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستی ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرور آجاتی ہو؟

کافی ہیں
ایک بتا دیتی ہوں
مجھے دروازے زور زور سے مارنے پر بہت غصہ آتا ہے
پچھلی بار جب پاکستان گئی تو بات بات میں بھائی سے لڑائی ہو گئی
وہ غصے سے اٹھا اور زور سے کمرے کا دروازہ بند کر کے اپنے روم میں چلا گیا
مجھے اتنا شدید غصہ آیا میں اٹھ کر گئی اس کے روم کے دروازے کو کوئی پانچ بار کھول کے زور زور سے بند کیا
اور کہا اگر دروازہ زور سے بند کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ تم صحیح ہو تو میں نے زیادہ زور سے بند کیا ہے

بعد میں ہم دونوں اتنا ہنسے اسی بات پر اور اب بھی یاد آتی ہے بات تو بہت ہنسی آتی ہے

کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟

بتا نہیں سکتی

ایک ایسا واقعہ جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو؟

ہاں جی ہے
نا بتاؤں تو چلے گا نا

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

اگر محبت اللہ سے اس کے رسول سے ہے تو جنت دلوانے کی چابی
اگر اپنے پیارے رشتون سے محبت ہے تو کامیاب زندگی کی ضمانت
اور اگر وہ والی محبت ہے جس کے پیچھے ماں باپ کی عزت رول دی جاتی ہے تو وہ ایک لعنت ہے
زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟

میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی ابو کو دیکھ دیکھ کر لیکن میٹرک کے بعد ابو جی کی خواہش تھی کہ میں دی کی تعلیم بھی حاصل کروں تو سائنس کے ساتھ کافی مشکل تھا اس لئے آرٹس لے لی اور دین کی تعلیم حاصل کی

ویسے کوئی دکھ نہیں ہے مجھے
ڈاکٹر بن کر بھی مدد کری تھی لوگوں کی اب بھی کرتی ہوں جہاں تک ہو سکے

Samia Ali
04-09-2010, 03:30 AM
یہ بنیادی ہٰیں تو پہلے والے کیا تھے

سب بنیادی ہی سوالات تھے ابھی تک ہتھ ہولا رکھا گیا ہے اور ابھی بنیادی سوالات ختم نہیں ہوئے ہیں اور ان بنیادی سوالات کے بعد غیر بنیادی سوالات بھی ہیں کافی سارے ہی ہی ہی

کافی سارے ہین
اچھا کہ برا یہ تو پوچھا ہی نہیں

لگے ہاتھ دونوں ہی بتا دیجئے

کافی ہیں
ایک بتا دیتی ہوں
مجھے دروازے زور زور سے مارنے پر بہت غصہ آتا ہے
پچھلی بار جب پاکستان گئی تو بات بات میں بھائی سے لڑائی ہو گئی
وہ غصے سے اٹھا اور زور سے کمرے کا دروازہ بند کر کے اپنے روم میں چلا گیا
مجھے اتنا شدید غصہ آیا میں اٹھ کر گئی اس کے روم کے دروازے کو کوئی پانچ بار کھول کے زور زور سے بند کیا
اور کہا اگر دروازہ زور سے بند کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ تم صحیح ہو تو میں نے زیادہ زور سے بند کیا ہے

بعد میں ہم دونوں اتنا ہنسے اسی بات پر اور اب بھی یاد آتی ہے بات تو بہت ہنسی آتی ہے

ہاہاہاہا بہت خوب

رفعت
04-09-2010, 03:51 AM
ہیں غیر بنیادی مطلب ؟؟؟

ناقابل فراموش واقعہ برا یہ کہ ایک بار بائیک ایکسیڈنٹ ہوا تھا
اور ویگن بالکل ہمارے سر پر تھی
مجھے لگا کہ آج بس
لیکن اللہ نے کرم کیا
اور وہ ویگن والا ڈرائیور حیران تھا اتر کر بھاگ کر آیا اور کہنے لگا کہ مجھے نہیں پتا بریک کیسے لگی
جب میں نے آنکھیں کھول کر دیکھا تو ویگن کا پہیہ مجھ سے شاید ایک ہاتھ کے فاصلے پر ہو گا

اور اچھا یہ کہ بچپن میں ایک بار ابو سے مار کھائی تھی وہ شرمدگی ہم تو بھولنا چاہتے ہٰں مگر ہمارے بڑے بھولنے نہیں دیتے اس لئے وہ بھی ناقابل فراموش ہی ہے

Samia Ali
04-09-2010, 03:58 AM
غیر بنیادی کا مطلب وہ سوالات جو بنیادی نہیں ہوں گے

ویسے کش کے سوالات کی فہرست میں بہت ہی کم سوال رہ گئے ہیں
یہ لیجئے کچھ اور سوالات حاضر ہیں

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟

کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟

کتنی مذہبی ہیں؟

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

رفعت
04-09-2010, 04:08 AM
غیر بنیادی کا مطلب وہ سوالات جو بنیادی نہیں ہوں گے

ویسے کش کے سوالات کی فہرست میں بہت ہی کم سوال رہ گئے ہیں
یہ لیجئے کچھ اور سوالات حاضر ہیں

لائیے جی

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟

سچی میں بتا دوں
مزاق میں پوچھا ہے نا

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟

ہاؤس وائف کے
پلاننگ ہے ٹیچنگ کے شعبے سے منسلک ہونے کی

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟

دو بیٹیاں دو بیٹے میں اور انہوں

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟

:o
گھر پر اور کہاں

کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

نہیں کوئی نہیں

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟

ابھی تو بتایا

کتنی مذہبی ہیں؟

پتا نہیں
اللہ بہتر جانتا ہے

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

کتابیں پڑھنا
ون اردو
گیم کھیلنا

Samia Ali
04-09-2010, 04:14 AM
کچھ اور سوالات

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتی ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟

مظبوط اعصاب کی مالک ہیں یا حساس ہیں؟

کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتی ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتی ہیں؟

کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتی ہیں؟

ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتی ہیں؟

رفعت
04-09-2010, 04:28 AM
کچھ اور سوالات

اوکے جی

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتی ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟

میں جیسی ہوں ٹھیک ہوں

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟

کبھی دھیان نہیں دیا ۔ہاں زیادہ پجابی والا"لے"بول جاتی ہوں

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟

ہممم مزے کا سوال
اگر تو وہ واقعی غلطی پر ہے اور بحث بھی فضول ہے تو میں اس کے ساتھ فضول بحث ہی کرتی ہوں جب تک وہ دیواروں سے ٹکریں نہیں مارنے لگتا
بھئی اس کو بھی تو پتا چلنا چاہیے کہ فضول بحث سے کتنی کوفت ہوتی ہے

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟

دور اندیش پتا نہیں
لیکن اندازے اکثر ٹھیک ہو جاتے ہیں

مظبوط اعصاب کی مالک ہیں یا حساس ہیں؟

مضبوط اعصاب اس معنی میں کہ بیماری کو جلد اپنے اوپر سوار نہیں کرتی
ویسے حساس ہوں شاید ذرا سی بات دکھ دے جاتی ہے

کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتی ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتی
ہیں؟

ہاں جی
اگر مہمان زیادہ ہوں تو کبھی میزبان کی توجہ نہیں چاہتی کہ اسے سب کو ٹائم دینا ہوتا ہے
اور اکیلی ہوں تو ظاہر ہے اس کی توجہ تو میری طرف ہی ہو گی نا

کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتی ہیں؟

جھاڑو پوچا تو نہیں پوچھ رہی نا

کوئی بھی اچھا کام کر لوں خوشی ہی ملتی ہے

ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتی ہیں؟

رو کر

چلو نا اب اچھی بچیوں کی طرح بتاؤ کہ میرے سارے انٹرویو سے کیا سبق
;d;dسیکھا

Samia Ali
04-09-2010, 05:04 AM
جب پورا ہوگا تب بتاوں گی انتظار کیا جائے ۲۰۰ صفحات نہیں بلکہ آپکی خوشی کی خاطر ۳۰۰ صفحات پورے ہونے تک ہی ہی ہی

رفعت
05-09-2010, 01:35 AM
یہ تو سیدھی سیدھی جیادتی ہے جی

Samia Ali
15-09-2010, 10:37 PM
او کے جی رمضان گزر گیا اور عید بھی گزر گئی تو اس لئے سوالات حاضر خدمت ہیں

زندگی کا فلسفہ بتائیں؟

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟ رعب میں کوئی آتا بھی ہے یا الٹا کوئی رعب جمانے لگتا ہے؟

غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟

سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتا ہے؟

غصہ آئے تو کیا کرتی ہیں؟

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟

ذیادہ بولتی ہیں یا خاموش طبع ہیں؟

کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟

KishTaj
15-09-2010, 11:27 PM
السلامُ علیکم
لگتا ہے کاظمی انکل کی دعائیں قبول ہو رہی ہیں۔
اس طرف توجہ ہی نہیں دے پا رہی میں ۔ ۔ ۔ ۔ سائرہ سس آپکا بہت شکریہ ۔ ۔ ۔ ۔ پوائنٹس فار یو۔
آپ میری نائب بن جائیں ۔ تاکہ آگے سے پھر کبھی پھنسی ہوں تو اگلے کو آپ پھنسائے رکھیں۔ ;dہاہاہاہاہاہاہا
سمجھ گئیں نا۔ ۔ ۔ شکریہ

Lubna Ali
15-09-2010, 11:32 PM
شکر ہے میرا انٹرویو جن دنوں ہو رہا تھا ان دنوں سائرہ ہائبرنیشن پیریڈ میں تھی ورنہ تو۔۔۔۔۔۔

Samia Ali
16-09-2010, 12:03 AM
السلامُ علیکم
لگتا ہے کاظمی انکل کی دعائیں قبول ہو رہی ہیں۔
اس طرف توجہ ہی نہیں دے پا رہی میں ۔ ۔ ۔ ۔ سائرہ سس آپکا بہت شکریہ ۔ ۔ ۔ ۔ پوائنٹس فار یو۔
آپ میری نائب بن جائیں ۔ تاکہ آگے سے پھر کبھی پھنسی ہوں تو اگلے کو آپ پھنسائے رکھیں۔ ;dہاہاہاہاہاہاہا
سمجھ گئیں نا۔ ۔ ۔ شکریہ

لڑکی ایسی ڈیلنگ سر عام نہیں کی جاتی
شاباش سمجھ گئیں نا ۔ ۔ ۔ ہاہاہا
پوائنٹس کا شکریہ

شکر ہے میرا انٹرویو جن دنوں ہو رہا تھا ان دنوں سائرہ ہائبرنیشن پیریڈ میں تھی ورنہ تو۔۔۔۔۔۔

ہاہاہاہا

KishTaj
16-09-2010, 08:26 PM
لڑکی ایسی ڈیلنگ سر عام نہیں کی جاتی
شاباش سمجھ گئیں نا ۔ ۔ ۔ ہاہاہا
پوائنٹس کا شکریہ

ہاہاہاہا
جی سمجھ گئی
اور موسٹ ویلکم کہ پوائنٹس دینا تو بھول ہی گئی تھی ہاہاہاہا
ابھی دیتی ہوں جی۔

رفعت
24-09-2010, 10:18 PM
اوپس یہ تو دیکھے ہیں نہیں نئے سوال
اب دیتی ہوں جواب

رفعت
24-09-2010, 11:06 PM
[او کے جی رمضان گزر گیا اور عید بھی گزر گئی تو اس لئے سوالات حاضر خدمت ہیں

اوکے جی جواب بھی حاضر خدمت ہیں
زندگی کا فلسفہ بتائیں؟

زندگی کا فلسفہ تو کسی فلسفی سے پوچھنا چاہیے نا
می تو سیدھی سادھی بچی ہوں

میرے نزدیک زندگی سب سے ناقابل اعتبار شے ہے
اس کو صرف ایک سفر کے طور پر گزارنا چاہیے منزل نہیں بنانا چاہیے

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟

دوست وہی جس پر آپ اعتماد کر سکتے ہوں ۔

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟

دوست بہت کم ۔ون اردو پر زیادہ ہیں ۔
بس خوش اخلاق ہو اور آنکھیں سچی ہوں

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟ رعب میں کوئی آتا بھی ہے یا الٹا کوئی رعب جمانے لگتا ہے؟

نہیں فضول کا رعب نہیں جماتی ۔

غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟

جلدی نہیں آتا ۔لیکن جب آتا ہے تو بہتتتتتت زیادہ آتا ہے

سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتا ہے؟

جواب دے چکی ہوں نا پہلے

غصہ آئے تو کیا کرتی ہیں؟

خاموش ہو جاتی ہوں ۔
کیونکہ خاموش نہیں ہوں گی تو لازما الٹا سیدھا بولوں گی ۔
کبھی کبھار بول بھی لیتی ہوں۔۔جب بات حد سے گزر جائے

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟

کچھ کچھ اپنی بڑی سسٹر کے ساتھ۔زیادہ تر شئیر نہیں کرتی کسی سے بھی

ذیادہ بولتی ہیں یا خاموش طبع ہیں؟

اس کا بھی جواب دے چکی ہون جی

کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟

یہ بھی ہو چکا ہے

Samia Ali
30-09-2010, 09:39 PM
فورم کے متعلق سوالات

سب سے پہلا پوائنٹ کسے دیا تھا اور کیوں دیا تھا؟

گرون کا استعمال کیا ہے یا کسی نے گرون آپ کے لئے استعمال کیا ہو؟ اب گرون کے بغیر فورم کیسا محسوس ہوتا ہے؟

فورم کے مائنس پوائنٹس والے دور میں فورم پر موجود تھیں اگر ہاں تو کسی کو مائنس پوائنٹ دیا یا کسی نے آپ کو دیا؟

تھینکس ٹیب کب استعمال کرتی ہیں؟

کس طرح کی پوسٹس کو پڑھ کر جی کرتا ہے کہ فوراً ڈیلیٹ کر دی جائے؟

ون اردو کے پسندیدہ مصنف اور مصنفہ؟

ون اردو کے پسندیدہ شاعر اور شاعرہ؟

کس مشنری گروپ سے تعلق ہے؟

اپنے مشنری گروپ کے بارے میں رائے؟

ون اردو میگزین پڑھتی ہیں؟ ون اردو میگزین کے لئے رائے؟

رائٹرز سوسائیٹی کے بارے میں کیا رائے ہے؟

بہنوں کی محفل کے لئے رائے؟

ون اردو کے بارے میں 5 جملے تعریف کے اور 5 تنقید کے؟

آپ کی نظر میں ون اردو کے
سب سے شگفتہ مزاج ممبر۔
سب سے سنجیدہ
سب سے زہین
سب سے شرارتی
سب سے تمیز دار
سب سے اچھے
ہر فن مولا
سب سے سڑیل

آپ کی نظر میں ون اردو کی
سب سے شگفتہ مزاج ممبر۔
سب سے سنجیدہ
سب سے زہین
سب سے شرارتی
سب سے تمیز دار
سب سے اچھی
ہر فن مولا
سب سے سڑیل

KishTaj
01-10-2010, 12:51 AM
السلامُ علیکم
ارے واہ سائرہ جی۔ شاباش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ;d۔
رفعت آپی آپ کہاں ہیں:)۔

Samia Ali
02-10-2010, 05:08 PM
آہم آہم رفعت آپی کہاں ہیں جی آپ؟

رفعت
02-10-2010, 05:18 PM
میں یہاں ہی ہوں لیکن چندا ان سوالوں سے اچھا تھا کہ فلسفے کے سوال ہی پوچھ لیتی
اتنے مشکل سوالوں کے کیسے جواب دوں میں بےچاری

Samia Ali
02-10-2010, 05:24 PM
میں یہاں ہی ہوں لیکن چندا ان سوالوں سے اچھا تھا کہ فلسفے کے سوال ہی پوچھ لیتی
اتنے مشکل سوالوں کے کیسے جواب دوں میں بےچاری

میرے پاس فلسفے کے بھی سوالات ہیں کافی سارے امان بھائی کے انٹرویو میں سے کاپی کیے ہیں اس کے بعد وہ بھی یہاں ڈال دوں گی ہی ہی ہی
جو اچھے اور آسان لگیں ان کا جواب دے لیں جو نہ لگیں جی چھوڑ دیں کوئی جاب کا انٹرویو تھوڑی ہے جی *اسمائل*

Lubna Ali
02-10-2010, 05:26 PM
یہ تو مجھے پہلے سے پتا ہے رفعت کو جواب دینے کی کیا ضرورت ہے میں بتاتی ہوں۔۔

آپ کی نظر میں ون اردو کی
سب سے شگفتہ مزاج ممبر۔

"میں " یعنی مابدولت۔۔

سب سے سنجیدہ

اوہو یہ بھی نہیں پتا میں کبھی کبھی سنجیدہ ہوجاتی ہوں اور جب ہوتی ہوں تو سب سے زیادہ۔۔۔

سب سے زہین

یہ تو بتانے کی ضرورت بھی نہیں سب کو پہلے سے معلوم ہے تم ذرا لیٹ آئی ہو نا اس وجہ سے تمہیں پتا چلا کہ وہ بھی میں ہی ہوں۔۔

سب سے شرارتی

لو دسو یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے۔۔۔ ذرا اچھے سے میرے پوسٹ پڑھا کرو نا۔۔۔

سب سے تمیز دار

"آپ" نے دیکھا آج تک میں نے کسی سے ذرا بھی تو تڑاخ کیا ہو۔یا کبھی کسی سے لڑائی ییا بد تمیزی کی ہو۔۔

سب سے اچھی

وپ پچھلے دنوں ایک تھریڈ تھا۔۔۔ ہنر والا اس میں رمیصا اور مہر فاطمہ والا پوسٹ پڑھ لینا ان سب کاموں کے علاوہ جو جو کام وہ نہیں کر سکتے میں کر سکتی ہوں ۔۔تو ہے کوئی ایسا

ہر فن مولا

ہر فن مولا تو نہیں ایک "مولا بخش " ہے تو وہ بھی مین ہی ہوئی ۔۔

سب سے سڑیل

لو اتنے سڑے سڑے سوال لیکر آئی ہو تو بچہ بغل میں دھنڈورا شہر میں والی بات ہوئی جاکر آئینہ تو دیکھو ذرا۔۔۔

KishTaj
02-10-2010, 05:28 PM

افففف ۔ ۔۔ رفعت آپی کو آ تو لینے دیا ہوتا۔;d۔

Samia Ali
02-10-2010, 05:31 PM

ہائے مجھے یہ سب کچھ تو پتہ ہی نہیں تھا ہی ہی ہی
سخت شرمندہ ہونے والی اسمائیلی
یہ ویسے جتنے سوالات کے جوابات آپ نے دئیے ہیں وہ تو میں نے کسی کے کاپی کئیے تھے اور آپ ان سوالات کو سڑیللللللل کہہ رہی ہیں ابھی ان بلاتی ہوں
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
ہما آپییییییییییییی
ادھررررررررر آئیےےےےےےےےےے
دیکھئےےےےےےے
لبنی آپییییییییییی آپ کے سوالات کو سڑیل کہہہہہہ رہی ہیں

رفعت
03-10-2010, 10:20 PM
فورم کے متعلق سوالات

سب سے پہلا پوائنٹ کسے دیا تھا اور کیوں دیا تھا؟

یاد نہیں ، اتنی پرانی بات ہے

گرون کا استعمال کیا ہے یا کسی نے گرون آپ کے لئے استعمال کیا ہو؟ اب گرون کے بغیر فورم کیسا محسوس ہوتا ہے؟

شاید ایک دفعہ گرون ٹیب یوز کیا تھا
میرے خیال میں گرون رہنا چاہیے تھا فورم پر
کیوکہ اس کے ہونے سے بحث کی گنجائش کم ہوتی ہے
کہ بس گرو دبایا اور نکل لئے
ویسے تو اپنی بات سمجھاتے سمجھاتے بات کہاں کی کہاں پہنچ جاتی ہے

فورم کے مائنس پوائنٹس والے دور میں فورم پر موجود تھیں اگر ہاں تو کسی کو مائنس پوائنٹ دیا یا کسی نے آپ کو دیا؟

میں تھی تب
کسی کو نہیں دیا مائنس پوائنٹ کبھی بھی
ہاں کسی دل جلے یا دل جلی نے مجھے ایک مائنس پوائنٹ دیا تھا

تھینکس ٹیب کب استعمال کرتی ہیں؟

گپ شپ چل رہی ہو تو اس لئے کہ میں نے بات پڑھ لی ہے
اور کوئی ڈسکشن ہو تو متفق ہوں تو ہی تھینکس کرتی ہوں

کس طرح کی پوسٹس کو پڑھ کر جی کرتا ہے کہ فوراً ڈیلیٹ کر دی جائے؟

جس میں کسی کو بھی ڈی گریڈ کیا گیا ہو

ون اردو کے پسندیدہ مصنف اور مصنفہ؟

??????
ون اردو کے پسندیدہ شاعر اور شاعرہ؟

??????
کس مشنری گروپ سے تعلق ہے؟

ہم سا ہو تو سامنے آئے

اپنے مشنری گروپ کے بارے میں رائے؟

ون اردو کا سب سے اچھا ،باصلاحیت،اچھے لوگوں سے فل بھرا ہوا،گروپ
ہاہاہاہاہا

ہمارا گروپ بھی دوسرے گروپس کی طرح اردو کی ترقی کی راہ پر گامزن ہے جی

ون اردو میگزین پڑھتی ہیں؟ ون اردو میگزین کے لئے رائے؟

ہاں جی پڑھتی ہوں
لیکن ابھی تک ایک بھی پورا نہیں پڑھا
اس لئے رائے نہیں دے سکتی

رائٹرز سوسائیٹی کے بارے میں کیا رائے ہے؟

کبھی چکر ہی نہیں لگا ادھر کا
مجھے تو پتا بھی نہیں کہ وہاں کون کون ہے
کیا رائے دوں
ہاں یہ کہہ سکتی ہوں کہ ایک اچھا اقدام ہے اور میرا خیال ہے رائٹر سوسائٹی کی وجہ سے ہی بہت نیا اور بہترین ٹیلنٹ نکل کر سامنے آ رہا ہے

بہنوں کی محفل کے لئے رائے؟

بہت اچھی جگہ ہے
میں ریلکس ہو جاتی ہوں وہاں جا کر

باقی بعد میں

ون اردو کے بارے میں 5 جملے تعریف کے اور 5 تنقید کے؟

آپ کی نظر میں ون اردو کے
سب سے شگفتہ مزاج ممبر۔
سب سے سنجیدہ
سب سے زہین
سب سے شرارتی
سب سے تمیز دار
سب سے اچھے
ہر فن مولا
سب سے سڑیل

آپ کی نظر میں ون اردو کی
سب سے شگفتہ مزاج ممبر۔
سب سے سنجیدہ
سب سے زہین
سب سے شرارتی
سب سے تمیز دار
سب سے اچھی
ہر فن مولا
سب سے سڑیل

رفعت
03-10-2010, 10:22 PM
ہاہاہاہاہا لبنی اتنے مزے کے جواب واقعی بھئی ٹھیک جواب ہیں بس ایک کے سوا
سب سے سڑیل میں بھی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نام ہی آنا چاہیے تھا نا باقی سب میں جو تم ہی تم ہو
;d

رفعت
09-10-2010, 12:32 PM
ون اردو کے بارے میں 5 جملے تعریف کے اور 5 تنقید کے؟

ون اردو ایک مکمل فیملی سائیٹ ہے۔
ون اردو پر میری ہر مسئلے کا حل تقریبا مل ہی جاتا ہے
ون اردو میرے لئے ڈھیر سارے دوست اور اپنے لے کر آیا ہے میری زندگی میں
ون اردو سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔جو یں پہلے نہیں جانتی تھی

تنقید

کئی کام رہ جاتے ہیں میرے ون اردو کی وجہ سے جو پہلے ٹائم پر ہو جاتے تھے ۔
کبھی کبھار بس ایک پوسٹ بس ایک پوسٹ کے چکر میں کب دو گھنٹے گزر جاتے ہیں پتا ہی نہیں چلتا
ون اردو کی وجہ سے میرا کھانا جلا ہے دو تین بار
افففففففففففففففف
اتنی تنقید کافی ہے نا

آپ کی نظر میں ون اردو کے
سب سے شگفتہ مزاج ممبر
کتنے ہی ہیں جی

سب سے سنجیدہ

سنجیدہ گفتگو ہو تو سب ہی سنجیدہ ہو جاتے ہیں۔۔یازغل بھائی ۔عمران بھائی۔کاظمی بھائی ۔اور وہ حفیظ بھائی سمائلس میں ہی سنجیدہ باتیں کر جاتے ہیں
ہاشمی بھائی احمد بھائی ۔اور بھی کافی ہیں جن کی باتیں کافی سنجیدہ ہونے کے ساتھ رنجیدہ بھی ہوتی ہیں
اب حیران مت ہوں کہ می نے شہزاد بھائی کا نام نہیں لکھا
کیسے لکھوں مجھے تو آج تک یہ ہی سمجھ نہیں آئی کہ وہ سنجیدہ بات کرتے ہیں یا نہیں
ان کی بات اور اشعار ہی پلے نہیں پڑتے
ویسے شہزاد بھائی سنجیدہ ہیں تو اتنی بڑی ذمہ داری اٹھا رہے ہیں ماشاءاللہ
یہ مسکہ ہے
;d
سب سے زہین

بہت سارے ہیں ۔۔

سب سے شرارتی

جرار بھائی اور بھی ہو گے لازما لیکن زیادہ جانتی نہیں نا کسی کو

سب سے تمیز دار

سب ہی تمیزدار ہیں بھئی
کبھی کسی نے بدتمیزی نہیں کی

سب سے اچھے

میں

کیسے سوال ہیں یہ
اب ایک بندے کا نام کیسے لوں

ہر فن مولا

وہ ہنر والا تھریڈ پڑھنے کے بعد لگتا ہے سب ہی ہر فن مولا ہیں سوائے میرے

سب سے سڑیل

آپ کی نظر میں ون اردو کی
سب سے شگفتہ مزاج ممبر۔

واہ واہ لیڈیز سیکشن
لیڈیز تو ہوتی ہیں شگفتہ ہیں تو سب ہی

سب سے سنجیدہ

???
سب سے زہین

مجھ سے زیادہ سب ہی ذہین ہیں

سب سے شرارتی

آج کل تو لبنی بہت شرارتیں کرتی ہے
اور کشتاج نے تو عملی شرارت کی سکول کھول کر
اور اس کی اس شرارت میں سب ہی شرارت کرتے ہیں

سب سے تمیز دار

سب ہی تمیز والی ہیں بھئی
کوثر آپی کی بات چیت پڑھی ہے وہ غصے میں بھی بہت اچھے سے بات کرتی ہیں

سب سے اچھی

میں ہوں نا
;d;d

یہاں نہیں بتاؤں گی کیونکہ اس کا نام لکھا تو وہ پھول جائے گی بہت اور میں اس کو موٹا نہیں دیکھ سکتی تصور میں

ہر فن مولا

لیڈیز ساری ہی تقریبا ہر فن مولا ہی ہوتی ہیں
جس کو بھی دیکھو لگتا ہے سب ہی آتا ہے سوائے میرے

:(
سب سے سڑیل

ہاہاہاہاہاہاہا
جس نے خود کو سڑیل ماننے سے انکار کیا ہے ۔۔

Samia Ali
09-10-2010, 12:36 PM
اچھا جی یہ بتائیں کہ اور سوالات پوچھوں یا آپ کو چھٹی دے دوں

رفعت
09-10-2010, 12:40 PM
جو دل چاہے
اگر کچھ رہ گیا ہے تو پوچھ لو ابھی
اگر ہو گیا سب تو چھٹی دے دو

Samia Ali
09-10-2010, 12:47 PM
جو دل چاہے
اگر کچھ رہ گیا ہے تو پوچھ لو ابھی
اگر ہو گیا سب تو چھٹی دے دو

سوالات تو بہت ہیں جی ہی ہی ہی
او کے جی پھر لاتی ہوں کچھ سوالات اور ابھی میرا دل نہیں بھرا آپ کو تنگ کرنے سے ہاہاہا

رفعت
09-10-2010, 12:48 PM
سوالات تو بہت ہیں جی ہی ہی ہی
او کے جی پھر لاتی ہوں کچھ سوالات اور ابھی میرا دل نہیں بھرا آپ کو تنگ کرنے سے ہاہاہا

چلو جی
تم تنگ کر رہی ہو میں سمجھی بچی اتنے علمی جوابات سے مستفید ہو رہی ہے;d

Samia Ali
09-10-2010, 12:51 PM
چلو جی
تم تنگ کر رہی ہو میں سمجھی بچی اتنے علمی جوابات سے مستفید ہو رہی ہے;d

جی جی یہ بات بھی ہے ہی ہی ہی

Samia Ali
12-10-2010, 08:24 AM
یہ لیں جی کچھ اور سوالات

آئیڈیلزم پر یقین رکھتی ہیں؟ اگر ہاں تو آپ نے کن کو اور کس وجہ سے اپنا آئیڈیل بنایا؟

اعلی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
انگریزی زبان ۔
اعلی تعلیم ۔
دولت ۔
یا صلاحیتیں؟

آپ کے نزدیک سب سے بڑا ظلم کیا ہے؟

آپ کے نزدیک سب سے بڑی اچھائی کیا ہے؟

انسان اپنے مقصد کو کیسے حاصل کر سکتا ہے؟

معاشرے کی ایک ایسی برائی جسے آپ سب سے بڑی برائی تصور کرتی ہوں؟
نیز اسے ختم کیسے کیا جا سکتا ہے؟

انسان کو کیا چیز انسان بنائے رکھتی ہے؟

آزادی کے بارے میں کیا خیال ہے؟
قید اور غلامی میں کیا فرق ہے
کیا ہم ذہنی طور پر آزاد قوم ہیں

کوثر بیگ
30-01-2011, 03:58 PM
پیاری بہن چند سوال میرے بھی اگر جواب نہ دینے ہو توجس کے جاھے نہ دیے جلے گا۔وقت کی کمی کی وجہہ سے اپنے ہی سوال پھر سے دہرا رہی ہوں کوئی خیال نہ کرے

بہن آپ پردیس میں کب سے رہتی ہیں ۔ کیا آپ کو یہاں رہنا پسند ہے?

کیا آپ پکوان ہمیشہ خوشی سے کرتی ہیں یا کبھی کبھی بے دلی سے بھی ?

گھر کی چیزوں میں پسندیدہ چیزکون سی ہےاور کونسی گھریلوں چیزیں زیادہ خریدنا چاھیں گی ?

اگر آپ کو اللہ نے بہت سارا پیسہ دیا تو آپ کیا کریگی ?

کیا آپ خواتین کی بہتری کا سوچتی ہیں اگر ہاں تو کیا کرنا چاھیں گی?

آج کی عورت کو آپ کیا مشورہ دیگی?

جیسا کہ آپ افسانہ لکھتی ہیں تو آپ ان کو لکھنا اور پڑھنا جائز(یہ سوال ایک تھریڈ میں فراز بھائی اور دوسروں کی درمیانی باتوں سے آیا) سمجھتی ہیں یا شوق کے ہاتھوں مجبور ہیں۔

حیدرآباد کی کون کون سی ڈش پسند ہے ?

رفعت تمیزدار کہنے پر شکریہ امید کے جواب دیکر پھر ایک بار شکریہ وصول کرنے کی زحمت کروگی ۔جیتی رہو بہن

KishTaj
08-09-2011, 06:59 PM
السلامُ علیکم
رفعت آپی کہاں گُم ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ انٹرویو ادھورا پڑا ہے آپکا۔ ۔ ۔
پلیزززز جلدی آئیں نا واپس۔ ویٹنگ ویٹنگ ویٹنگ~

رفعت
08-09-2011, 07:12 PM
وعلیکم السلام
اتنا ویٹنگ کش
سوری مجھے بھول ہی گیا تھا

Kazmi
08-09-2011, 07:14 PM
وعلیکم السلام
اتنا ویٹنگ کش
سوری مجھے بھول ہی گیا تھا

لو ۔ ۔ کر لو گَل ۔ ۔ ۔

KishTaj
08-09-2011, 07:21 PM
وعلیکم السلام
اتنا ویٹنگ کش
سوری مجھے بھول ہی گیا تھا

چلیں کوئی بات نہیں۔
اب تو یاد آ گیا نا۔۔۔
ہم تو اب بھی منتظر ہیں جناب۔۔۔۔

ویلکم بیک ڈئیر آپی۔۔

کوثر بیگ
08-09-2011, 08:01 PM
ہم انتظار کریگے تیرا قیامت تک
خدا کرے کے قیامت ہو اور تو آئے

رفعت
08-09-2011, 08:29 PM
یہ لیں جی کچھ اور سوالات

دیں جی

آئیڈیلزم پر یقین رکھتی ہیں؟ اگر ہاں تو آپ نے کن کو اور کس وجہ سے اپنا آئیڈیل بنایا؟

آئیڈیلزم پر یقین نہیں رکھتی ۔ہاں کسی میں بھی کوئی اچھی بات دیکھوں تو اس کو اپنانے کی کوشش کرتی ہوں ۔۔۔۔کوئی آئیڈیل نہپیں بنایا ۔۔

اعلی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
انگریزی زبان ۔
اعلی تعلیم ۔
دولت ۔
یا صلاحیتیں؟

اللہ کی مدد
ماں باپ کی دعائیں
محنت
اعلی تعلیم
صلاحتیں

آپ کے نزدیک سب سے بڑا ظلم کیا ہے؟

کسی کا دل دکھانا

آپ کے نزدیک سب سے بڑی اچھائی کیا ہے؟

بہت سی ہیں سب سے آسان یہ کہ کسی کو تھوڑی سی بھی خوشی دے دینا

انسان اپنے مقصد کو کیسے حاصل کر سکتا ہے؟

سچی لگن ،محنت اور اللہ کی مدد سے

معاشرے کی ایک ایسی برائی جسے آپ سب سے بڑی برائی تصور کرتی ہوں؟
نیز اسے ختم کیسے کیا جا سکتا ہے؟

ویسے تو کافی ساری ہیں
لیکن سگریٹ پینا بہت بڑی برائی ہے ۔۔سب سگریٹ بنانے والی فیکٹریوں کو آگ لگا دینی چاہیے
اور جو سگریٹ پیتا نظر آئے اس سے جرمانے کی بجائے تین دن جیل میں رکھا جائے ۔۔

اب کوئی یہ نہ پوچھے کہ سگریٹ پینے والوں پر اتنی سختی کیوں ۔۔۔۔راز کی بات ہے
اانسان کو کیا چیز انسان بنائے رکھتی ہے؟

کہ انسان اپنی اوقات یاد رکھے بس
طرم خان نہ بنے

آزادی کے بارے میں کیا خیال ہے؟
قید اور غلامی میں کیا فرق ہے

آزادی کیسی آزادی

کیا ہم ذہنی طور پر آزاد قوم ہیں[/QUOTE]

ہاں جی لیکن ہم سے مراد سارے پاکستانی نہیں ہیں ۔۔بس سو مین سے ایک ذہنی طور پر آزاد ہے باقی سب غلام

اگر کسی کو اس جواب کی سمجھ نہ آئے تو براہ کرم خود ہی کوشش کر کے سمجھ لیں ۔۔۔

رفعت
08-09-2011, 08:31 PM
لو ۔ ۔ کر لو گَل ۔ ۔ ۔

کر لی گل دیکھ لیں کچھ جوابات دے دئیے ہیں

چلیں کوئی بات نہیں۔

اب تو یاد آ گیا نا۔۔۔
ہم تو اب بھی منتظر ہیں جناب۔۔۔۔

ویلکم بیک ڈئیر آپی۔۔

تھینکس کش

ہم انتظار کریگے تیرا قیامت تک
خدا کرے کے قیامت ہو اور تو آئے

ارے میرے لئے شعر بھی کہہ دیا
تھینکس کوثر آپی
لیکن قیامت تک کا انتظار نہیں
بس ذرا بچوں کو باہر لے کر جا رہی ہوں واپس آکر آپ کے سوالوں کے جواب دوں گی ان شاءاللہ

KishTaj
28-09-2011, 03:22 AM
آپی جی بچوں کو کب تک سیر کروا لائیں گی ہی ہی ہی۔
ذرا سی نظر کرم ادھر بھی ہو جائے تو کیا کہنے۔۔۔:)۔

Naadim!
28-09-2011, 09:56 AM
وعلیکم السلام
اتنا ویٹنگ کش
سوری مجھے بھول ہی گیا تھا

بہنا جی آخری لائن پڑھ کر آپ بالکل اپنے جیسی لگنے لگیں۔ بڑی خوشی ہوئی آپ سے مل کر

Naadim!
28-09-2011, 10:05 AM
آپی جی بچوں کو کب تک سیر کروا لائیں گی ہی ہی ہی۔
ذرا سی نظر کرم ادھر بھی ہو جائے تو کیا کہنے۔۔۔:)۔

کش آپا اصل میں جو روایت میں نے ڈالی تھی نا، رفعت سس اسی کا تسلسل برقرار رکھنا چاہ ر رہی ہیں۔
:cool:

KishTaj
02-10-2011, 10:54 AM
کش آپا اصل میں جو روایت میں نے ڈالی تھی نا، رفعت سس اسی کا تسلسل برقرار رکھنا چاہ ر رہی ہیں۔
:cool:
یہ تو اچھی بات نا ھی ہے جناب:(۔۔۔

رفعت
21-10-2011, 08:19 PM
ہی ہی ہی کش
ہم لوگ دراصل دوسرے سٹی شفٹ ہوئے ہیں تو ابھی بس سیٹ ہونے میں ہی لگے ہیں نیٹ بھی کل ہی لگا ہے تو اس لیے اتنیییییییییییییییییییییی ییییییی دیر ہو گئی

رفعت
30-10-2011, 01:37 PM
[QUOTE=1721394]پیاری بہن چند سوال میرے بھی اگر جواب نہ دینے ہو توجس کے جاھے نہ دیے جلے گا۔وقت کی کمی کی وجہہ سے اپنے ہی سوال پھر سے دہرا رہی ہوں کوئی خیال نہ کرے

آپ تو دھڑلے سے جواب مانگ سکتی ہیں آپی

بہن آپ پردیس میں کب سے رہتی ہیں ۔ کیا آپ کو یہاں رہنا پسند ہے?

مجھے یہاں تقریبا بارہ سال ہو گئے ہیں
پسند ہے بھی اور نہیں بھی

کیا آپ پکوان ہمیشہ خوشی سے کرتی ہیں یا کبھی کبھی بے دلی سے بھی ?

ہی ہی ہی کبھی کبھی بے دلی سے بھی

اور حیرت کی بات وہ بھی بہت پسند آجاتا ہے سب کو

گھر کی چیزوں میں پسندیدہ چیزکون سی ہےاور کونسی گھریلوں چیزیں زیادہ خریدنا چاھیں گی ?

اپنے گھر کی تو سب چیزیں ہی اچھی لگتی ہیں
برتن
اور بیڈ شیٹس

اگر آپ کو اللہ نے بہت سارا پیسہ دیا تو آپ کیا کریگی ?

ایک بار ملے تو سہی

میں نے اس بارے سوچا ہوا ہے بتاؤں گی نہیں

کیا آپ خواتین کی بہتری کا سوچتی ہیں اگر ہاں تو کیا کرنا چاھیں گی?

سوچتی ہوں
میں چاہتی ہوں جو خواتین راہ راست سے ہٹ گئی ہیں کسی طرح راہ پر آجائیں تبھی اپنا مقام واپس لے سکیں گی

اسی سلسلے میں جو ہوسکے کروں گی

آج کی عورت کو آپ کیا مشورہ دیگی?

دین کی سمجھ حاصل کریں
تعلیم حاصل کریں اور ساتھ کوئی ہنر بھی ہاتھ میں رکھیں
ایک اور بات کہ پردے میں ہی عزت ہے خواتین کی اس کو قائم رکھیں
چاہے جاب کریں یا کوئی بھی کام لیکن پردے کا خیال رکھیں

جیسا کہ آپ افسانہ لکھتی ہیں تو آپ ان کو لکھنا اور پڑھنا جائز(یہ سوال ایک تھریڈ میں فراز بھائی اور دوسروں کی درمیانی باتوں سے آیا) سمجھتی ہیں یا شوق کے ہاتھوں مجبور ہیں۔

میں کہاں لکھتی ہوں آپی

حیدرآباد کی کون کون سی ڈش پسند ہے ?

کبھی حیدر آباد جانا ہی نہیں ہوا

رفعت تمیزدار کہنے پر شکریہ امید کے جواب دیکر پھر ایک بار شکریہ وصول کرنے کی زحمت کروگی ۔جیتی رہو بہن

رفعت
30-10-2011, 01:37 PM
اچھا بھئی پہلے سب سوال ختم
ابھی اور کس کس نے سوال پوچھنا ہے آج میرا کھری کھری سنانے کا موڈ ہے

KishTaj
30-10-2011, 03:03 PM
السلامُ علیکم
ارے واہ ۔ ۔ ۔ یاد آ گئی ماشااللہ۔۔۔۔ بہتتتتتت شکریہ آپی۔
ہائیں کھری کھری سنانے کا موڈ ہے۔۔۔۔ اللہ ہم سب پر کرم کرے۔۔۔
;d
یہ لیجئے سنایئے کھری کھری۔ ۔ ۔ ۔ میں سنتی ہوں کھڑی کھڑی۔;d

بچپن کی کوئی نظم یاد ہے تو سنائیں۔ ۔
کیا آپ کو بلیاں اچھی لگی ہیں؟
کوئی جانور پالا ہے کبھی
کیا کوئی چيز نوٹ کرنے لگیں تو تاریخ وغیرہ لکھتی ہیں؟
ابھی تک کے انٹرویو کے بعد کیا تاثر ہے؟
کون سی چیز پکانا سیکھنے کا شوق ہے؟
اسکول میں کون سی کلاس سے داخلہ ہوا تھا؟
فرسٹ یا نرسری؟
اور آرام سے ؟ یا رو رو کر؟
باغبانی کا شوق ہے؟
کیسا رہن سہن پسند ہے؟
اپنا گھر بنوائیے تو کیسا ہوگا ؟ ڈائری لکھتی ہیں
اپنے لیے اور اپنے سے متعلق لوگوں کے لیے خود کوئی اصول وضع کیا ہے؟ تو کیا؟
اور ان پر کتنی سختی سے کاربند رہتی ہیں؟
اور توڑتی ہیں تو کس کے لیے توڑتی/ توڑسکتی ہیں؟

کس حد تک قربانی دے سکتی ہیں دوستوں کے لیے ؟
اچانک خوشی کا حصول ۔ ۔ اچانک حادثے سے حفاظت۔ ۔ میں سے کس کی دعا پہلے کریں گی ؟
کتنی محب وطن ہیں؟ یوم آزادی کیسے مناتی ہیں ؟
بھاگنے میں کتنی تیز ہیں؟
کبھی ریس لگائی ہے کتوں سے ؟
بے خبر ہیں یا با خبر؟
پانی، بجلی، گیس۔۔۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسیں گی؟
طاق اور جفت ,مفرد میں سے کون سے نمبر پسند ہیں؟
اور ان میں کون سا عدد پسند ہے؟
تیاری کے لوازمات کیا کیا ہوتے ہیں؟ کس تقریب کے لیے۔ ۔
ان ڈور گیمز زیادہ پسند ہیں یا آؤٹ ڈور؟
فاؤل کرتی ہیں کھیل میں ؟
اور چیٹنگ کرکے بتا بھی دیتی ہیں؟ بعد میں ہی سہی؟
کس کی آمد کی اطلاع ملے تو کوفت ہوتی ہے؟
بچپن میں کیا ذوق و شوق سے کھایا مٹی، کاغذ صابن وغیرہ ۔۔ یا کچھ اور۔۔۔۔ تو کیا؟
اور تنہائی میں بیٹھ کر سوچنا اچھا لگتا ہے؟ اور سوچتی کیا ہیں؟
مہمان نواز ہیں؟
بہت زیادہ لوگ دیکھ کر گھبراہٹ تو نہیں ہوتی؟ یعنی رش میں شور سے؟
کس بات سے پریشانی ہوتی ہے؟
اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے؟
کسی اور کے ہاں کا پکا ہوا پسند آجاتا ہے؟ آرام سے؟ یعنی دوسروں کی پکائی یا بنائی ہوئی سب ہی چيزيں پسند آجاتی ہیں ؟

اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پہ لگایا جائے تو۔۔۔۔ آپ کی شخصیت کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟
ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتی ہیں۔
کیا کبھی کسی کو ہاتھ دکھایا ہے۔
بات کرتے ہوئے ہاتھ ہلاتی ہیں؟
پارس پتھر مل جائے گا تو کیا کریں گی ۔۔ ۔ ؟
کون کون سے نام پسند ہیں؟ اپنے نام کے علاوہ ۔ ۔ ۔ بچوں اور بچیوں کے؟
کسی خزانے کا نقشہ مل جائے یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آئے تو کیا کریں گی؟
محنت اور قسمت میں سے کس پر یقین رکھتی ہیں؟
کیا آپ خوش قسمت ہیں؟
تقدیر اور تدبیر میں سے کس کو کتنے نمبر دیں گی؟
کیلنڈر دیکھے بغیر تاریخ اور دن یاد رکھتی ہیں؟
باغبانی کا شوق ہے ؟

کسی چیز کی بھاؤ تاؤ کرتے وقت کتنے فیصد کم قیمت ادا کرنے کا کہیں گی؟ رکشہ وغیرہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتی ہیں ؟ یا پتا بھی بیٹھ کر بتاتی ہیں اور کرایہ جتنا مانگے دے دیتی ہیں ؟
اگر مخاطب آپ سے کسی تیسرے شخص کے بارے میں بتائے۔ ۔ مثلا اس نے جو سوٹ پہنا ہوا ہے۔ ۔ مانگے کا ہے یا چوری کا ہے۔ ۔ تو پہلی بات کیا کہیں گے اس سے؟

انڈیا میں پاکستان کا سفیر بننا پسند کریں گی؟ یا دبئی میں؟ یا کسی یورپی ملک میں؟ تو آپ کا اقدام کیا ہوگا ؟ اور اسٹریٹجی کیا ہوگی؟
اگر آپ کے کمپیوٹر استعمال کرنے پر تب تک کے لیے پابندی لگا دی جائے ۔ ۔ ۔ جب تک آپ ایک ہفتہ ان میں سے کسی ایک جگہ گزار کرنہ دکھائیں۔۔۔۔۔۔
اولڈ ہوم ۔ ۔ ۔ ڈے کیئر سینٹر ۔ ۔ ۔ پولٹری فارم ۔ ۔ ۔ تو کس جگہ کا انتخاب کریں گی ؟
اپنی ذات پر الزام کس حد تک قابل برداشت ہوتے ہیں ؟
مشکلات کا خود مقابلہ کرتی ھین یا دوسروں کی مدد لیتی ھیں۔
اپنی حاصل کی گئی تعلیم کا بہترین مصرف کیا ہوگا آپ کے خیال میں؟
کیا آپ کنجوس ہیں یا فضول خرچ؟؟
آپ کی ڈرائنگ کیسی ہے؟

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟؟ کمپیوٹر کو چھوڑ کر؟
بیرون ملک اور پاکستان کی تین خوبیاں اور تین باتیں جو آپ کو پسند نہ ہوں۔ ۔
کوئی کام بغیر وجہ کے بھی کرتی ہیں؟
اگلی بار انٹرویو کے لیے پوچھا جائے۔ ۔ یا انٹرویو کی بابت بات ہو۔ ۔ تو پہلا دھیان کس طرف جائے گا۔ ۔ اور پہلا تاثر کیا ہوگا؟
زیبائش و آرائش کی کتنی شوقین ہیں؟
محدود رقم ہو تو کس پر خرچ کریں گی؟
گھر کی آرائشی چيز پر
کھانے پینے کا سامان لینے پر
یا لباس جوتے وغیرہ ؟
ون اردو پر ٹکٹ لگ جائے تو کیا کریں گی؟ کتنے دن بعد آیا کریں گی؟
کبھی چڑیا گھر گئی ہیں؟
کس جانور پرندے کو قریب سے دیکھنے کا شوق ہے؟
کسی سے کچھ وقت کے وقفے کے بعد ملاقات ہو ۔ تو۔ ۔ شروع جیسے تاثرات کے ساتھ ملتی ہیں یا کچھ جھجک آجاتی ہے؟
پنکھے اور اے سی میں سے کس کی ٹھنڈک زیادہ اچھی لگتی ہے؟
لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے؟
خود آپ کو پرانے لوگ ۔ ۔ ۔ کلاس فیلوز کتنا یاد ہیں؟
کتابی اصولوں پر کتنی عمل پیرا ہوتی ہیں؟
کوئی کتابی اصول ۔ ۔ ۔ جس سے اختلاف ہو؟
تفصیلی بات کرنا اور سننا پسند ہے کہ مختصر اور ٹو دا پوائنٹ ۔

رفعت
30-10-2011, 03:53 PM
وعلیکم السلام

اور توبہ توبہ

اتنی بھی کھری کھری سنانے کا دل نہیں تھا کش تم نے تو دل پر ہی لے لی

کوثر بیگ
30-10-2011, 04:02 PM
بہت بہت شکریہ رفعت جواب دینے کا، انتظار کا مزاہ بھی مجھ جیسوں کو اچھا ہی لگتا ہےمگر اس صبر کا بھل ملنا چاہیے اور وہ مجھے آپ کے جواب سے مل گیا۔الحمدللہ
اللہ خوش رکھے آباد رکھے آپکو

KishTaj
30-10-2011, 04:30 PM
وعلیکم السلام

اور توبہ توبہ

اتنی بھی کھری کھری سنانے کا دل نہیں تھا کش تم نے تو دل پر ہی لے لی

ہی ہی ہی ہی۔
اس طرح تو ہوتا ہے پھر۔۔۔۔
ویسے دل پہ لینے کی کیا بات آپی۔
آپ سنائیں نا کھری کھری۔ ۔ ۔ہم ہمہ تن گوش ہیں۔

qartaas1
30-10-2011, 05:12 PM
السلام عیلکم رفعت آپی ربّ تعالیٰ آپ پر اپنا حصوصی کرم فرمائے آمین
رفعت آپ کا اصلی نیم ہے یا نک
ون اردو پر کیسے آئیں
ون اردو کی خاص بات
کون سی بات ون اردو کو باقی فورمز یا سائٹس سے ممتاز کرتی ہے ،

Misbah94
30-10-2011, 07:03 PM
ون اردو پر سب سے بیسٹ فرینڈ ۔۔۔
۔ جب ون اردو پر ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ تو ہمارے پھا ئ جی کہاں ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کچن کے علاوہ۔۔۔

پردیسی سیکشن کی ویرانی ذمہ دار کا تعیین کریں

رفعت
30-10-2011, 07:09 PM
السلامُ علیکم

وعلیکم السلام

ارے واہ ۔ ۔ ۔ یاد آ گئی ماشااللہ۔۔۔۔ بہتتتتتت شکریہ آپی۔
ہائیں کھری کھری سنانے کا موڈ ہے۔۔۔۔ اللہ ہم سب پر کرم کرے۔۔۔
;d
یہ لیجئے سنایئے کھری کھری۔ ۔ ۔ ۔ میں سنتی ہوں کھڑی کھڑی۔;d

بچپن کی کوئی نظم یاد ہے تو سنائیں۔ ۔

اردو کی تو وہ مشہور زمانہ

بلبل کا بچہ
کھاتا تھا کھچڑی
پیتا تھا پانی
میرے سرہانے
گاتا تھا گانے

اور انگلش کی وہ

ٹونکل ٹونکل لٹل اسٹار

کیا آپ کو بلیاں اچھی لگی ہیں؟

بہت اچھی لگتی ہیں لیکن دور دور سے

کوئی جانور پالا ہے کبھی

نہیں ۔۔بس بکرا پالا کرتے تھے عید سے دس دن پہلے سے

کیا کوئی چيز نوٹ کرنے لگیں تو تاریخ وغیرہ لکھتی ہیں؟

جہاں ضروری ہو لکھتی ہوں

ابھی تک کے انٹرویو کے بعد کیا تاثر ہے؟

ہمممم یہ کیا نا کام کا سوال
میں سوچ رہی ہوں بھلا اس انٹرویو سے کتنے لوگوں کا بھلا ہوا ہو گا
ہی ہی ہی
اور کس نے کیا کیا سیکھا ہو گا

کون سی چیز پکانا سیکھنے کا شوق ہے؟

نئی نئی ڈشز بنانے کا بہت شوق ہے

اسکول میں کون سی کلاس سے داخلہ ہوا تھا؟
فرسٹ یا نرسری؟

نرسری

اور آرام سے ؟ یا رو رو کر؟

میرا خیال ہے آرام سے ہی کیونکہ بھائی بھی ساتھ ہی تھا میرے
باغبانی کا شوق ہے؟

بہت زیادہ
لیکن افسوس اب بہت دور ہوں اس سب سے
ابو جی نے ہمارے گھر کو باغ بنایا ہوتا تھا
اتنے درخت اتنی بیلیں
اسی لیے مجھے گرین کلر پسند بھی ہے

کیسا رہن سہن پسند ہے؟

سادگی پسند ہوں بھئی

رفعت
30-10-2011, 07:25 PM
اپنا گھر بنوائیے تو کیسا ہوگا ؟ ڈائری لکھتی ہیں

گھر ان شاءاللہ جب بھی بنایا سادہ سا کھلا کھلا
بند گھروں سے الجھن ہوتی ہے

ڈائری لکھنے سے مطلب اگر روز کے باتیں لکھنی ہیں تو نہیں
ویسے ہے ایک ڈائری جس میں کچھ نہ کچھ لکھتی رہتی ہوں

اپنے لیے اور اپنے سے متعلق لوگوں کے لیے خود کوئی اصول وضع
کیا ہے؟ تو کیا؟

کوئی خاص اصول نہیں بس جھوٹ نہیں بولنا ۔۔چاہے جو بھی ہو جائے ۔۔بچوں کو بھی یہی کہا ہے

اور ان پر کتنی سختی سے کاربند رہتی ہیں؟

پوری کوشش کرتی ہوں کہ عمل کروں اور کرواوں

اور توڑتی ہیں تو کس کے لیے توڑتی/ توڑسکتی ہیں؟

توڑتی ہوں تو یہ سوچ کر کہ کسی کا بھلا ہو جائے شاید

کس حد تک قربانی دے سکتی ہیں دوستوں کے لیے ؟

جو سچا دوست ہے اس کے لیے تو کچھ بھی کر گزرنے کی ہمت ہے
اور جو مخلص نہیں اس کے لیے کچھ بھی نہیں

اچانک خوشی کا حصول ۔ ۔ اچانک حادثے سے حفاظت۔ ۔ میں سے کس کی دعا پہلے کریں گی ؟

اچانک حادثے سے حفاظت کی دعا

کتنی محب وطن ہیں؟ یوم آزادی کیسے مناتی ہیں ؟

کتنی کا مجھے نہیں پتا ۔۔بس چاہتی ہوں پاکستان کے حالات بالکل ٹھیک ہو جائیں امن و امان ہو جائے ۔۔۔یہاں تو کیسے بھی نہیں پاکستان میں منایا کرتے تھے

بھاگنے میں کتنی تیز ہیں؟

اوہ بھاگنے میں تیز نہیں ہوں تیز ہوتی تو روز پاکستان کا ایک چکر لگا آتی

کبھی ریس لگائی ہے کتوں سے ؟

ہاں جی

بے خبر ہیں یا با خبر؟

کچھ کچھ بے خبر کچھ کچھ با خبر

پانی، بجلی، گیس۔۔۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسیں گی؟

تینوں کو ایک ساتھ

انصاف ہونا چاہیے نا

طاق اور جفت ,مفرد میں سے کون سے نمبر پسند ہیں؟

سب ہی صحیح ہیں

اور ان میں کون سا عدد پسند ہے؟

کوئی خاص نہیں

تیاری کے لوازمات کیا کیا ہوتے ہیں؟ کس تقریب کے لیے۔ ۔

کپڑے جوتے ۔لپ اسٹک۔۔آئی لائنر۔ہلکی پھلکی جیولری۔۔تقریب پر ڈیپینڈ کرتا ہے

ان ڈور گیمز زیادہ پسند ہیں یا آؤٹ ڈور؟

پسند تو جی بیڈ منٹن تھی
لیکن اب تو پی سی

فاؤل کرتی ہیں کھیل میں ؟

ہاہاہاہاہاہا
یہ کیا پوچھ لیا بالکل فاؤل نہیں کرتی بس جو ٹیم جیت رہی ہو میں اس کے سائیڈ پر ہو جاتی ہوں

اور چیٹنگ کرکے بتا بھی دیتی ہیں؟ بعد میں ہی سہی؟

نہیں چیٹنگ نہیں کرتی

کس کی آمد کی اطلاع ملے تو کوفت ہوتی ہے؟

کوئی بھی ایسا بندہ جو مجھے پسند نہ ہو۔

بچپن میں کیا ذوق و شوق سے کھایا مٹی، کاغذ صابن وغیرہ ۔۔ یا کچھ
اور۔۔۔۔ تو کیا؟

افففف میں انسان ہوں کش

ویسے پنسل کا سکہ مزے کا لگتا تھا

اور تنہائی میں بیٹھ کر سوچنا اچھا لگتا ہے؟ اور سوچتی کیا ہیں؟
مہمان نواز ہیں؟

ہاں جی کبھی کبھی ۔۔بہت کچھ سوچتی ہوں بتا نہیں سکتی ۔۔۔۔
مہمان نواز الحمدللہ بہت زیادہ

بہت زیادہ لوگ دیکھ کر گھبراہٹ تو نہیں ہوتی؟ یعنی رش میں شور سے؟

اگر میرے گھر آئے ہیں تو گھبراہٹ نہیں ہوتی ۔۔۔
ویسے بچوں کے شور سے کبھی کبھی غصۃ آتا ہے

کس بات سے پریشانی ہوتی ہے؟

یہ تو بات پر ہے نا جی کبھی کبھی چھوٹی چھوٹی بات پر پریشانی ہو جاتی ہے اور کبھی بڑی سے بڑی بات بھی پریشان نہیں کرتی ۔۔

اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے؟

سب کچھ
بس امی نے بنایا ہو

کسی اور کے ہاں کا پکا ہوا پسند آجاتا ہے؟ آرام سے؟ یعنی دوسروں کی پکائی یا بنائی ہوئی سب ہی چيزيں پسند آجاتی ہیں ؟

کم کم ۔۔

اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پہ لگایا جائے تو۔۔۔۔ آپ کی شخصیت کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟

سادہ سی بندی ہے

ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتی ہیں۔

ایکسپیٹری ایٹس۔۔۔۔ٹون ٹاؤن،،بچوں کے لیے ۔۔۔اور یہاں کے مالز کی جو ویب سائٹس ہیں ان پر ندیدوں کی طرح دیکھتی ہوں کہ سیل کہاں کہاں ہے ۔۔۔اور بھی ہیں جو روز تو نہیں لیکن دو تین دن کے وقفے سے چیک ضرور کرتی ہوں

کیا کبھی کسی کو ہاتھ دکھایا ہے۔

نہیں

بات کرتے ہوئے ہاتھ ہلاتی ہیں؟

نہیں

Noor-ul-Ain Sahira
30-10-2011, 07:30 PM
پیاری رفعت اگر تمکو بہت سارے پیسے مل جائیں تو کچھ مجھے بھی دے دینا۔~۔۔۔۔

رفعت
30-10-2011, 07:47 PM
پارس پتھر مل جائے گا تو کیا کریں گی ۔۔ ۔ ؟

کرنا کیا ہے ہے تو پتھر ہی نا

کون کون سے نام پسند ہیں؟ اپنے نام کے علاوہ ۔ ۔ ۔ بچوں اور بچیوں کے؟

عبداللہ ،عبدالرحمن۔۔۔منیحہ ۔۔وجیھہ ۔فصیحہ

کسی خزانے کا نقشہ مل جائے یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آئے تو کیا کریں گی؟

آدھا آدھا کر لیں گے ۔۔ٹھیک

محنت اور قسمت میں سے کس پر یقین رکھتی ہیں؟

پہلے محنت پھر قسمت

کیا آپ خوش قسمت ہیں؟

بالکل

تقدیر اور تدبیر میں سے کس کو کتنے نمبر دیں گی؟

تقدیر آٹھ نمبر
پھر تدبیر

کیلنڈر دیکھے بغیر تاریخ اور دن یاد رکھتی ہیں؟

ہاں جی یاد ہوتے ہیں ۔۔۔

آفس سکول جو ہوتے ہیں

باغبانی کا شوق ہے ؟

ہاہاہاہاہاہا
کاپی پیسٹ

کسی چیز کی بھاؤ تاؤ کرتے وقت کتنے فیصد کم قیمت ادا کرنے کا کہیں گی؟ رکشہ وغیرہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتی ہیں ؟ یا پتا بھی بیٹھ کر بتاتی ہیں اور کرایہ جتنا مانگے دے دیتی ہیں ؟

رکشے والے کو تو دے دیتی تھی جب کبھی اتفاق ہوا ورنہ تو اکیلی کہیں گئی نہیں امی یا باجی ہی یہ کام کرتی ہیں
اور بھاؤ تاؤ پاکستان میں کرتے ہیں وہ بھی باجی یا امی
میں تو شریفوں کی طرح کھڑی رہتی ہوں

اگر مخاطب آپ سے کسی تیسرے شخص کے بارے میں بتائے۔ ۔ مثلا اس نے جو سوٹ پہنا ہوا ہے۔ ۔ مانگے کا ہے یا چوری کا ہے۔ ۔ تو پہلی بات کیا کہیں گے اس سے؟

ہمیں کیا

انڈیا میں پاکستان کا سفیر بننا پسند کریں گی؟ یا دبئی میں؟ یا کسی
یورپی ملک میں؟ تو آپ کا اقدام کیا ہوگا ؟ اور اسٹریٹجی کیا ہوگی؟

نہیں جی میں نہیں بن سکتی سفیر ۔۔۔اتنی مہنگی مہنگی چیزیں نہیں خرید سکتی نا۔۔۔۔

اگر آپ کے کمپیوٹر استعمال کرنے پر تب تک کے لیے پابندی لگا دی جائے ۔ ۔ ۔ جب تک آپ ایک ہفتہ ان میں سے کسی ایک جگہ گزار کرنہ دکھائیں۔۔۔۔۔۔
اولڈ ہوم ۔ ۔ ۔ ڈے کیئر سینٹر ۔ ۔ ۔ پولٹری فارم ۔ ۔ ۔ تو کس جگہ کا انتخاب کریں گی ؟

اولڈ ہوم اور ڈے کئیر سنٹر ٹھیک ہے
پولٹری فارم میں کون رہے گا ۔۔

اپنی ذات پر الزام کس حد تک قابل برداشت ہوتے ہیں ؟

اپنی زات پر برداشت کر لیتی ہوں
کہ میں جو ہوں وہ تو ہوں کسی کے کہنے سے کیا فرق پڑے گا
اپنے سے جڑے لوگوں پر نہیں برداشت کر سکتی

مشکلات کا خود مقابلہ کرتی ھین یا دوسروں کی مدد لیتی ھیں۔

ابھی تو ساتھ دینے والے ہیں نا
اللہ انہیں سلامت رکھے آمین

اپنی حاصل کی گئی تعلیم کا بہترین مصرف کیا ہوگا آپ کے خیال میں؟

اپنے بچوں کی بہترین تربیت

کیا آپ کنجوس ہیں یا فضول خرچ؟؟

نہ کنجوس نہ فضول خرچ

آپ کی ڈرائنگ کیسی ہے؟

بہت بری

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟؟ کمپیوٹر کو چھوڑ کر؟

سب کو پتا تو ہے یہاں اب

سلائی کڑھائی ۔۔کبھی کچھ لکھنا۔۔

بیرون ملک اور پاکستان کی تین خوبیاں اور تین باتیں جو آپ کو پسند نہ ہوں۔

میں سعودیہ میں ہوں تو یہاں کی خوبی

یہاں کا ماحول
نماز کے تائم ایک وقت میں سب مسجدوں میں ازان ہونا
عورتوں کا عبایا لینا

اور جو پسند نہیں

کچھ عربیوں کا تعصب ۔۔۔۔۔۔۔کچھ بہت اچھے ہوتے ہیں
عورتوں کا بے ہودہ میک اپ
بچوں کا گاڑیاں بے ہودہ طریقے سے چلانا

۔

پاکستان کی خوبی

میرا اپنا ملک ہے ۔۔موسم اچھے ہیں وہاں کے
پاکستان کے لوگ ہمدرد ایک دوسرے کے کام آنے والے ۔۔۔۔۔۔کچھ بہت برے بھی ہیں
پاکستان کے زائقے

جو پسند نہیں

قانون کی پرواہ نہیں سگنلز وغیرہ
عورتوں کا دوپٹوں کے بغیر پھرنا کچھ عبایا بھی لیتی ہیں
زرداری اور اس کے اردگرد کے لوگ

کوئی کام بغیر وجہ کے بھی کرتی ہیں؟

نہیں

اگلی بار انٹرویو کے لیے پوچھا جائے۔ ۔ یا انٹرویو کی بابت بات ہو۔ ۔ تو پہلا دھیان کس طرف جائے گا۔ ۔ اور پہلا تاثر کیا ہوگا؟

یہی کہ کش تو نہیں لے رہی نا انٹرویو

زیبائش و آرائش کی کتنی شوقین ہیں؟

مناسب سی حد تک ۔۔۔۔

محدود رقم ہو تو کس پر خرچ کریں گی؟

گھر کی آرائشی چيز پر
کھانے پینے کا سامان لینے پر
یا لباس جوتے وغیرہ ؟

بچوں پر

ون اردو پر ٹکٹ لگ جائے تو کیا کریں گی؟ کتنے دن بعد آیا کریں گی؟

سال کی اکٹھی ٹکٹ خرید لوں گی

کبھی چڑیا گھر گئی ہیں؟

ہاں نا بہت بار

کس جانور پرندے کو قریب سے دیکھنے کا شوق ہے؟

شیر کو۔۔۔۔

مور کو

کسی سے کچھ وقت کے وقفے کے بعد ملاقات ہو ۔ تو۔ ۔ شروع جیسے تاثرات کے ساتھ ملتی ہیں یا کچھ جھجک آجاتی ہے؟

ویسے ہی

پنکھے اور اے سی میں سے کس کی ٹھنڈک زیادہ اچھی لگتی ہے؟

ٹھنڈک تو اے سی کی اچھی لگتی ہے لیکن وہ نقصان بڑا کرتی ہے

لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے؟

کس کو برا لگے گا بھئی

خود آپ کو پرانے لوگ ۔ ۔ ۔ کلاس فیلوز کتنا یاد ہیں؟

اچھے سے یاد ہیں سب

کتابی اصولوں پر کتنی عمل پیرا ہوتی ہیں؟

جن کو مانتی ہوں ان پر عمل کرتی بھی ہوں ۔ورنہ کتاب بند تو سب ختم

کوئی کتابی اصول ۔ ۔ ۔ جس سے اختلاف ہو؟

تفصیلی بات کرنا اور سننا پسند ہے کہ مختصر اور ٹو دا پوائنٹ ۔

بندے اور موڈ پر ڈیپینڈ کرتا ہے ۔۔۔

رفعت
30-10-2011, 07:53 PM
بہت بہت شکریہ رفعت جواب دینے کا، انتظار کا مزاہ بھی مجھ جیسوں کو اچھا ہی لگتا ہےمگر اس صبر کا بھل ملنا چاہیے اور وہ مجھے آپ کے جواب سے مل گیا۔الحمدللہ
اللہ خوش رکھے آباد رکھے آپکو

آمین ۔۔جزاک اللہ خیر دعا میں یاد رکھیے گا

السلام عیلکم رفعت آپی ربّ تعالیٰ آپ پر اپنا حصوصی کرم فرمائے آمین

وعلیکم السلام
جزاک اللہ خیر

رفعت آپ کا اصلی نیم ہے یا نک

اصلی

ون اردو پر کیسے آئیں

ناول ڈھونڈتے ڈھونڈتے ادھر آنکلی

ون اردو کی خاص بات

ون اردو کی خاص بات کہ یہ ون اردو ہے

مجھے اس سے بہت کچھ ملا ہے یہ صرفا الفاظ نہیں دل سے کہہ رہی ہوں

کون سی بات ون اردو کو باقی فورمز یا سائٹس سے ممتاز کرتی ہے ،

کوئی مانے نا مانے کچھ تو ہے اس میں
جو ہم یہاں کھنچے چلے آتے ہیں

ون اردو پر سب سے بیسٹ فرینڈ ۔

نام نہیں لے سکتی
۔۔
۔ جب ون اردو پر ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ تو ہمارے پھا ئ جی کہاں ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کچن کے علاوہ۔۔

اکثر گھر پر نہیں ہوتے

۔

پردیسی سیکشن کی ویرانی ذمہ دار کا تعیین کریں

آپ
پہلے تو آپ کتنا ایکٹیو تھیں اب آپ بھی نہیں ہیں وہاں

پیاری رفعت اگر تمکو بہت سارے پیسے مل جائیں تو کچھ مجھے بھی دے دینا۔~۔۔۔۔

ملیں تو سہی

تم سب دعا کرو جیسے ہی ملے سب کو بانٹوں گی ۔۔۔۔۔ہاہاہاہاہاہاہا

خزانہ ہی نکل آئے