PDA

View Full Version : انٹرویوز پر احتجاج

KishTaj
24-07-2010, 10:39 AM
السلامُ علیکم
کیسے ہیں سب؟ اب ادھر اُدھر نہ دیکھیں بس سیدھا سیدھا احتجاج کرنا ہے کہ یہ آخر ہو کیا رہا ہے۔ جی جی ظلم ہی تو۔
بیچاری معصوم سی بچی تنہا یہ پہاڑ سر کر سکتی ہے بھلا؟؟؟ لیکن کوشش جاری ہے۔ مگر نہیں! کسی کو مدد نہیں کرنا۔
آپیوں کے پاس انٹرویو کی فرمائش لے کر جاؤں تو جواب ملتا ہے کہ ابھی تو محترمہ پاکستان، ایران توران اور نہ جانے کہاں کہاں کہاں جا رہی ہیں۔ اس کے بعد رمضان چلے چلے آرہے ہیں اس کے بعد عید وغیرہ کی شاپنگ میں بزی پھر کچھ مہمان ۔ ۔ ۔ ۔ جو شاید کبھی تھمنے کا نام نہیں لیتے ان کے ساتھ بزی رہیں گی۔ اس کے بعد بقر عید ۔ ۔ ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ ۔ ۔ اور تب تک آپ فلاں آپی کا انٹرویو کرلیں نا ان کا بھی تو نہیں ہوا نا۔
بھئی یہ کیا بات ہوئی۔ میں نے انٹرویو کی درخواست کی تھی فیوچر پلاننگ والی ڈائری سے ایک صفحے کی کتابت کرنے کو نہیں کہہ دیا تھا~۔ اور یہ ساتھ ایک فرمائش بھی ۔ ۔ ۔ ۔ ؟ گویا ایک صاحبہ کے انٹرویو کی فرمائش پوری کرنے چلی تھی اب ایک دو اور تھما دی گئی ہیں۔ یہ تو "کن ممبران کا انٹرویو کیا جائے" والا تھریڈ ڈیبٹ ہو گیا۔:(
بھائیوں کا حال اور بھی عجیب ہے ۔ ۔ ۔ ۔ بھئی رمضان کی آمد آمد ہے تو آفس میں کام کا بوجھ بہت بڑھ گیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ پھر گھر پر بیگم کو شاپنگ بھی تو کروانا ہے۔ فی الحال تو بالکل وقت نہیں عید کے بعد سوچیں گے۔ اور جو کنوارے ہیں ان کے پاس بھی ایسے ہی جواز نکل آتے ہیں بس وہاں "بیگم" کی جگہ بہنوں اور اماؤں نے لے رکھی ہوتی ہے۔
کچھ آپیاں انٹرویو کی درخواست کا جواب دیتی ہیں کہ میرے بارے میں کیا جاننا ہے اور کیوں جاننا ہے۔ ۔ ۔ سب ہی کو تو پتا ہے وغیرہ۔ ۔ ۔ ۔ اور کچھ آپیاں اپنی فیوچر پلاننگ بتا کر کہتی ہیں کہ اس کے بعد کر لینا انٹرویو۔ اور میں معصوم اب زبردستی تو نہیں نا کر سکتی کہتی ہوں "اچھا جی تو اس کے بعد ہی پر رکھ لیتی ہوں۔" تو حیران ہو کر پوچھتی ہیں "جب تک بھول نہیں جاؤ گی کیا؟؟؟"۔ ۔ ۔ ۔اور خود پر ملامت کررہی ہوتی ہیں کہ اتنی کم فیوچر پلاننگ کیوں بتائی دو چار مہینے ۔ ۔ ۔ ہونہہ ۔ ۔ ۔ دو چار سال کی بتائی ہوتی تو اچھا تھا۔
ایک بہن تو بیچاری معصومیت سے کہتی ہیں کہ "میری تو اردو ہی اچھی نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ بس سیدھی سادھی آسان سی اردو سمجھ لیتی ہوں۔" بھلا میرے سوالات کونسے شاہی زمانے کی کٹھور اردو سے مزین ہوتے ہیں جو ۔ ۔ ۔ ۔ اوہ اوہ ۔ ۔ ۔ ۔ ہائے ہائے کہاں نکالوں غصہ ۔ ۔ ۔ ۔>:(>:(
کچھ آپیوں سے فرمائش کرو تو پتا چلتا ہے کہ بھئی "میرا تو پہلے ہو چکا ہے لیکن کسی وجہ سے ڈیلیٹ ہو گیا ہے۔" اب کوئی بتائے بھلا اس میں میرا کیا قصور۔ ۔ ۔ ۔ آپیوں اور "آپے یوں" سے تنگ آ کر سوچا کہ چلو نئے ممبران جیسے کہ (لڑکیوں) ہی سے درخواست کرلوں تو ان بیچاریوں کو شرم آنے لگتی ہے کہ بھئی میں تو نئی نئی ہوں پہلے فلاں کا کر لیں اور پہلے فلاں آپا کا کرلیں ۔ ۔ ۔ ۔ جاؤ ایک درخواستِ انٹرویو لے کر تو وہاں سے ایک درخواست آجاتی ہے کہ پلیزز ان کا کرلیں نا پہلے۔ ۔ ۔ ۔
کوئی غمگسار نہیں کہ کہے کہ آؤ کش ہم تمہاری مدد کرتے ہیں بتاؤ کس کا انٹرویو کرنا ہے ان کو پکڑ لے آتے ہیں۔ ایک تالے والے پالے شے بھیا نے کچھ ایسا کہا تو تھا۔ لیکن یہ تو جب کچھ دن بیت گئے تب پتا چلا کہ وہ تو صرف تسلّی تھی۔
انٹرویو کی فرمائشات کے تو ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ بلکہ کہیں کہیں تو تڑیاں بھی نظر آتی ہیں کہ پہلے بھی کہا تھا آپ نے فلاں کا انٹرویو کیوں نہیں لیا۔" اب یہ نہ کہنا کہ اس میں تڑی کہاں تھی ۔ ۔ ۔ ۔ بھئی غصے میں اپنے مطلب ہی کا یعنی کچھ کا کچھ نظر آنے لگتا ہے۔ اب بتائیں کہاں سے پوری کروں یہ سب فرمائشات۔
اور ایک صاحب ہیں اُن کا میں نے انٹرویو شروع کر دیا لیکن وہ بہت ذیادہ ہی بزی ہیں شاید ۔ ۔ ۔ ۔ سارے کام چھوڑ چھاڑ کے ظالم سانپ کی خیریت و عافیت اور اس کے بچے یتیم اور بیوی بیوہ نہ ہوجائے اس کے لئے تسبیح سنبھالے دعائیں کر رہے ہیں اور دوسروں کو بھی دعوت دے رہے ہیں ۔ ۔ ۔ توبہ توبہ ذرا رحم نہیں۔ ان کے انٹرویو کا تھریڈ بیچارہ مسمسی سی صورت بنائے مجھے تک رہا ہوتا ہے۔میں اُسے دلاسہ دیتی ہوں کہ یہ ڈون صاحب بزی ہیں کچھ دن میں آجائیں گے۔ ۔ ۔ ۔ لیکن آخر کب تک اسے دلاسے دیتی رہوں۔
اور تو اور ۔ ۔ ۔ ۔ اُنہی صاحب کا ایک اور ظلم تو دیکھئے۔ خود تو اپنے انٹرویو میں جوابات دیتے نہیں اُلٹا وارننگ صاحب کے انٹرویو کی فرمائش کر ڈالی۔ ۔ ۔ ۔ اس سے تو بہتر ہوتا کہ شیر کی کچھار میں ہاتھ ڈالنے کو کہہ دیتے۔ بھیا چپ رہتے ہیں لیکن پھر بھی ڈر سا لگتا ہے۔ اب ان کا انٹرویو کون کرے۔ یہ تو اپنے ٹیم بھائی ہیں ماشااللہ سے اعلٰی درجے پر فائز ہونے کے باوجود بڑی عاجزی سے خود ہی اپنا انٹرویو شروع کر دیا تھا۔ کسی اور میں ہے اتنی ہمت ۔ ۔ ۔ نہیں نا ۔ ۔ ۔ ۔ یہاں یہ سارے کام میں ہی کروں اور انٹرویو کی درخواستیں بھی بھجواتی رہوں اور مزید فرمائشات جمع کرتی رہوں۔
سب کے دروازوں ۔ ۔ ۔ ۔ اوہو مطلب یہ کہ پی ایمز پر "ناں" سُن سُن کر تھک چکی ہوں میں۔ اب میں کیا اس پر احتجاج بھی نہ کروں۔~سب میرا ساتھ دے رہے ہیں یا مزید بور کروں ۔ ۔ ۔ ۔؟
ویسے بھی آپ سب (بلکہ ذیادہ ممبران) کے ساتھ کے لئے ہی اس کا عنوان ایسا رکھا ہے۔ ورنہ اصل میں تو یہ عنوان ہے "انٹرویوز نہ دینے والوں کے خلاف احتجاج"۔

نوٹ :- کوئی دل پر نہ لے ۔ ۔ ۔ ۔ انسان جب بور ہوجاتا ہے تو یہی ہوتا ہے۔ کسی کو کچھ بھی بُرا لگا ہو معذرت ۔ ۔ ۔ ۔ ما سوائے ایک دشمن صاحب کے۔ اور ہاں اُن سب کی نوازش جو اچھے "بچوں" کی طرح بات مان لیتے ہیں۔

Sehar Azad
24-07-2010, 10:48 AM
اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ سانپ کے کاٹنے سے کش کے دماغ پر کچھ اثر نہیں ہوا۔

KishTaj
24-07-2010, 10:51 AM
اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ سانپ کے کاٹنے سے کش کے دماغ پر کچھ اثر نہیں ہوا۔
جی یہ تو آپ کی مہربانی ہے بھائی کہ ایسا سوچتے ہیں ورنہ کچھ لوگوں کو ڈر ہے کہ کہیں سانپ کا دماغ نہ خراب ہو گیا ہو۔

Sehar Azad
24-07-2010, 10:55 AM
جی یہ تو آپ کی مہربانی ہے بھائی کہ ایسا سوچتے ہیں ورنہ کچھ لوگوں کو ڈر ہے کہ کہیں سانپ کا دماغ نہ خراب ہو گیا ہو۔
اوہ۔ نہیں اس کی میں گارنٹی دیتا ہوں اس کا دماغ نہیں خراب ہوا۔ وہ تو بیچارہ مرحوم ہو چکا ہے۔

Hina Rizwan
24-07-2010, 11:10 AM
واہ واہ کش مش
بڑی زبردست تحریر لکھی ہے
لیکن یہ تحریر ابھی کیوں لکھی ہے جب مقابلے شروع ہوتے تب لکھتی نا
لیکن خیر چلو کوئی بات نہیں
شاباش
مزید ایسے ہی لکھتی رہو

;d;d

ابو لبابہ
24-07-2010, 11:14 AM
سارے کام چھوڑ چھاڑ کے ظالم سانپ کی خیریت و عافیت اور اس کے بچے یتیم اور بیوی بیوہ نہ ہوجائے اس کے لئے تسبیح سنبھالے دعائیں کر رہے ہیں اور دوسروں کو بھی دعوت دے رہے ہیں ۔ ۔ ۔ توبہ توبہ ذرا رحم نہیں۔
;d ;d

یہ پیرا گراف کافی مزے کا تھا۔

لکھتی رہو۔

خدا کرے زور قلم اور زیادہ۔
~

Seenum
24-07-2010, 11:22 AM
واقعی کش یہ تو تمہارے ساتھ زیادتی ہی ہے۔ آخری باقاعدہ انٹرویوز تو شاید جرار بھائی کا ہی تھا( انکا تھا یہ آمنہ آپی اور لبنٰی آپی کا کچھ صحیح سے یاد نہیں سب ایکساتھ ہی تھے )۔ کہاں تمہیں اتنے سارے لوگ ایکساتھ ہی مل گئے اور کہاں یہ حالات آ گئے ہیں۔

خیر ویسے اب روشنی آپی تو متواتر جواب دے ہی رہی ہیں۔اور کاظمی انکل بھی مان گئے ہیں انٹرویو کےلیے تو کامیابی کے آثار تو دکھائی دینے لگے ہیں نا

اللہ تمہاری مشکلات بھی حل کرے۔ آمین

ویسے لکھتی تم بہت شاندار ہو کش۔ پڑھ کر مزہ آیا

Severus
24-07-2010, 11:24 AM
اس سانپ کا انٹرویو کر لو۔۔۔آخری سانسیں ہیں۔۔۔

اور یہ ڈون کون ہے بھئی جس نے ہماری کش کا دل دکھایا۔۔۔ملیں تو میرا سلام کہنا

LAMHAY
24-07-2010, 11:38 AM
السلام علیکم

چلیں جی کش آپ کی دھواں دھار تقریر او سوری احتجاج کے بعد میں انٹرویو دینے اور لینے دونوں کے ہی لئے تیار ہوں مگر ایک مسئلہ ہے انٹرویو دینے والی شرط ہٹ جاتی تو بہتر تھا، لینے کے لئے میں تیار ہوں ۔کس کا لوں ;) اور

جب دینےکی باری آئے گی تو میں بھاگ جاؤں گی اوکے اب تو کوئی پرابلم نہیں نہ ہی ہی ہی

خیر مزاق کر رہی تھی مجھ کو حیقتا انٹرویو لینے کےلئے کچھ ایکسپیرینس چاہے لہذا میں انٹرویوز لینے میں تو تمہارہ یقینی مدد کرنے کو تیار ہوں اس کے علاوہ دینےکا یہ ہے کہ اگر مجھ کو یہ آزادی ملے کہ میں اپنے بارے میں چند پرسنل سوالوں کا جواب نہ دوں تو میں بھی انٹرویو دینے کے لئے تیار ہوں۔

1UM-SiteAdmins
24-07-2010, 11:41 AM
کشتاج بہن آپ کا کام مشکل ھے مگر مشکل انٹرویو دینے والوں کے لیے بھی ھے۔ تاھم آپ کوشش جاری رکھیں۔

ایک تجویز
موجودہ انٹرویوز کے ساتھ ساتھ ایک اور راستہ بھی نکال لیں۔ بیس ، پچیس سوالات کا ایک ابتدائی سیٹ تیار کریں اور ھر شخص کم از کم ان معلومات کا تبادلہ ضرور کرے۔ یوں ابتدائی تعارف تو ھو جائے گا۔ پھر جن کے پاس فرصت ھو یا جن کے لیے بہت افراد کا مطالبہ آئے ان کا انٹرویو بھی ھو جائے۔

Severus
24-07-2010, 11:43 AM
لو بھئی کشمیں نے ڈھونڈ نکالا ہے تمکے ڈون بھائی کو اور وہ اگست کے پہلے ویک سے تمہاری سہولت کی تاریخ دینے کو تیار ہیں

کوثر بیگ
24-07-2010, 12:38 PM
کسی کے انکار اور کسی کے بہانوں نے اتنی مزہ دار تحریر سے لطف اندوز ہونے کا موقعہ عطا کیا ہے سب کاہلوں اور کشور کا شکریہ ۔

کیا خوب بے ٹھاٹ لکھتی ہو ہربار ۔ واہ واہ کرنے لگتا ہے دل بے اختیار

KishTaj
24-07-2010, 08:40 PM
اوہ۔ نہیں اس کی میں گارنٹی دیتا ہوں اس کا دماغ نہیں خراب ہوا۔ وہ تو بیچارہ مرحوم ہو چکا ہے۔
شکر ہے خدا کا کہ وہ اب نہیں رہا لہٰذا ڈون بھائی تسبیح چھوڑ دیں۔ اور شرافت سے انٹرویو میں جوابات دیں۔

سب کی پسندیدگی کا شکریہ۔ ۔ ۔ ۔ یہ تحریر پوسٹ کی پھر نیٹ ہی ڈی سی ہو گیا۔~

KishTaj
24-07-2010, 08:45 PM
واہ واہ کش مش
بڑی زبردست تحریر لکھی ہے
لیکن یہ تحریر ابھی کیوں لکھی ہے جب مقابلے شروع ہوتے تب لکھتی نا
لیکن خیر چلو کوئی بات نہیں
شاباش
مزید ایسے ہی لکھتی رہو

;d;d
بھئی یہ تحریر زبردست ہو یا نہ ہو زبردستی لکھی ہے;)۔ ۔ ۔ ۔ بور ہو ہو کر لکھی ہے ہاہاہا
شکریہ سس

KishTaj
24-07-2010, 08:46 PM
;d ;d

یہ پیرا گراف کافی مزے کا تھا۔

لکھتی رہو۔

خدا کرے زور قلم اور زیادہ۔
~

ہی ہی ہی
شکریہ بھائی
آمین

KishTaj
24-07-2010, 08:48 PM
واقعی کش یہ تو تمہارے ساتھ زیادتی ہی ہے۔ آخری باقاعدہ انٹرویوز تو شاید جرار بھائی کا ہی تھا( انکا تھا یہ آمنہ آپی اور لبنٰی آپی کا کچھ صحیح سے یاد نہیں سب ایکساتھ ہی تھے )۔ کہاں تمہیں اتنے سارے لوگ ایکساتھ ہی مل گئے اور کہاں یہ حالات آ گئے ہیں۔

خیر ویسے اب روشنی آپی تو متواتر جواب دے ہی رہی ہیں۔اور کاظمی انکل بھی مان گئے ہیں انٹرویو کےلیے تو کامیابی کے آثار تو دکھائی دینے لگے ہیں نا

اللہ تمہاری مشکلات بھی حل کرے۔ آمین

ویسے لکھتی تم بہت شاندار ہو کش۔ پڑھ کر مزہ آیا
ہممم کامیابی کے امکان تو شاید اب بڑھ ہی جائیں۔;d;d
بہت شکریہ سس
آمین۔ ثم آمین

KishTaj
24-07-2010, 08:49 PM
اس سانپ کا انٹرویو کر لو۔۔۔آخری سانسیں ہیں۔۔۔

اور یہ ڈون کون ہے بھئی جس نے ہماری کش کا دل دکھایا۔۔۔ملیں تو میرا سلام کہنا
ہائیں۔ ۔ ۔ اب کیسے کروں ۔ ۔ ۔ کیوں بیچارے کی قبر کھدوانا چاہتے ہیں۔ بھئی وہ مر چکا ہے۔
صبح ہی خبر ملی ہے۔
اور آئی نو آپ ایسوں ہی کو سلام بھیج سکتے ہیں جو مجھ معصوم کا دل دُکھائے۔:p:p

KishTaj
24-07-2010, 08:51 PM
السلام علیکم

چلیں جی کش آپ کی دھواں دھار تقریر او سوری احتجاج کے بعد میں انٹرویو دینے اور لینے دونوں کے ہی لئے تیار ہوں مگر ایک مسئلہ ہے انٹرویو دینے والی شرط ہٹ جاتی تو بہتر تھا، لینے کے لئے میں تیار ہوں ۔کس کا لوں ;) اور

جب دینےکی باری آئے گی تو میں بھاگ جاؤں گی اوکے اب تو کوئی پرابلم نہیں نہ ہی ہی ہی

خیر مزاق کر رہی تھی مجھ کو حیقتا انٹرویو لینے کےلئے کچھ ایکسپیرینس چاہے لہذا میں انٹرویوز لینے میں تو تمہارہ یقینی مدد کرنے کو تیار ہوں اس کے علاوہ دینےکا یہ ہے کہ اگر مجھ کو یہ آزادی ملے کہ میں اپنے بارے میں چند پرسنل سوالوں کا جواب نہ دوں تو میں بھی انٹرویو دینے کے لئے تیار ہوں۔
دیکھ رہے ہیں نا سب ۔ ۔ ۔ ۔ یہی تو مصیبت ہے۔
لینے کو تو پھر بھی آجائیں دینے کو کوئی آگے نہیں بڑھتا۔ ۔ ۔خیر
ایک مشکل تو حل ہوئی ذرا۔
اب میں بلا جھجک آپ سے ریکویسٹ کردیا کروں گی کہ فلاں کو اُٹھا لاؤ۔ ۔ ۔ارر فلاں کو منا لائیں۔;d

KishTaj
24-07-2010, 08:54 PM
لو بھئی کشمیں نے ڈھونڈ نکالا ہے تمکے ڈون بھائی کو اور وہ اگست کے پہلے ویک سے تمہاری سہولت کی تاریخ دینے کو تیار ہیں
گڈ گڈ ۔ ۔ ۔ ۔
آپ نے بہت بڑا تیر مارا ہے:p۔

KishTaj
24-07-2010, 08:56 PM
کشتاج بہن آپ کا کام مشکل ھے مگر مشکل انٹرویو دینے والوں کے لیے بھی ھے۔ تاھم آپ کوشش جاری رکھیں۔

ایک تجویز
موجودہ انٹرویوز کے ساتھ ساتھ ایک اور راستہ بھی نکال لیں۔ بیس ، پچیس سوالات کا ایک ابتدائی سیٹ تیار کریں اور ھر شخص کم از کم ان معلومات کا تبادلہ ضرور کرے۔ یوں ابتدائی تعارف تو ھو جائے گا۔ پھر جن کے پاس فرصت ھو یا جن کے لیے بہت افراد کا مطالبہ آئے ان کا انٹرویو بھی ھو جائے۔
ہمم تجویز تو اچھی ہے۔ شکریہ بھائی
ویسے اسی طرح کا ایک تھریڈ پہلے بنایا تو تھا نئے ممبران کے لئے تھا۔ پر اس میں سب کو دعوت دی گئی تھی۔~
http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=74029

KishTaj
24-07-2010, 08:58 PM
کسی کے انکار اور کسی کے بہانوں نے اتنی مزہ دار تحریر سے لطف اندوز ہونے کا موقعہ عطا کیا ہے سب کاہلوں اور کشور کا شکریہ ۔

کیا خوب بے ٹھاٹ لکھتی ہو ہربار ۔ واہ واہ کرنے لگتا ہے دل بے اختیار
واہ واہ یہ تو ایک شعر ہو گیا تیار

آپی آپ تو کاہل نہیں نا۔ ۔ ۔ ۔ کیا خیال ہے؟
شکریہ آپی

کوچنگ ٹائم ۔ ۔ ۔ ۔ آ کر دیکھتی ہوں کہ اور کون کون احتجاج میں میرے ساتھ ہے۔;d~

HarfeDua
24-07-2010, 09:05 PM
اچھا لکھا ہے کشتاج۔ ایسا کریں کشتاج کا انٹرویو کرلیں۔ وہ تو مان جائیں گی۔ ;d

1UM-SiteAdmins
24-07-2010, 09:23 PM
ہمم تجویز تو اچھی ہے۔ شکریہ بھائی
ویسے اسی طرح کا ایک تھریڈ پہلے بنایا تو تھا نئے ممبران کے لئے تھا۔ پر اس میں سب کو دعوت دی گئی تھی۔~
http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=74029

ایسے کس کو خبر ھو گی۔

اور یہ صرف نئے ممبران کے لیے نہیں جن افراد کا تفصیلی انٹرویو نہیں ھوا ان سب کو اس میں شرکت کرنی چاھیے۔

آپ انہیں دھمکی ھی اس طرح دیں کہ چھوٹا والا انٹرویو دینا ھے یا طویل والا۔ پھر کہیں نہ کہیں تو پکڑے جائیں گے۔ ضروری سمجھیں تو چھوٹے کے لیے 500 سلور پوائنٹس اور بڑے کے لیے 3000 سلور پوائنٹس شکرانہ بھی مقرر کر سکتی ھیں۔

Arain
24-07-2010, 09:26 PM

;d
کارآمد دھمکی لگ رہی ہے مجھے تو :)۔

KishTaj
05-08-2010, 01:09 AM

نیٹ بند ہونے کی وجہ سے اتنے دنوں غیر حاضری پر معذرت خواہ ہوں۔

اچھا دھمکی نما طریقہ ہے ٹیم بھائی ;d۔۔
اور یہ پوائنٹس والا آئیڈیا بھی اچھا ہے پر۔۔۔۔ پوائنٹس کہاں سے لاؤں گی اتنے سارے۔۔ :eek::eek::eek:

KishTaj
05-08-2010, 01:11 AM
;d
کارآمد دھمکی لگ رہی ہے مجھے تو :)۔
یعنی کہ اگلی باری آپ کینوٹ کرلوں نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟;d;d;d

ابو لبابہ
05-08-2010, 01:14 AM
اور یہ پوائنٹس والا آئیڈیا بھی اچھا ہے پر۔۔۔۔ پوائنٹس کہاں سے لاؤں گی اتنے سارے۔۔

ون اردو پر وزیر خزانہ کا تقرر کس لئے ہوا تھا؟

KishTaj
05-08-2010, 01:19 AM
ون اردو پر وزیر خزانہ کا تقرر کس لئے ہوا تھا؟
یہ کب ہوا ۔۔ اور یہ کون صاحب ہیں جی
ذرا بتائیں تو سہی~

ابو لبابہ
05-08-2010, 01:25 AM
ون اردو پر جن سے پوائنٹس نکلوانا سب سے زیادہ مشکل ہے وہی ون اردو کی وزیر خزانہ ہیں۔

اور وہ صاحب نہیں صاحبہ ہیں۔

KishTaj
05-08-2010, 01:28 AM
اوہ مائی گاڈ۔۔۔۔
میں ہمیشہ ان کو پوائنٹس دے دیتی ہوں کہ شاید ہیں ہی کم ان کے پاس۔۔ تبھی کنجوش کرتی ہیں شاید ;dہاہاہا
اور یہ تو مجھے پتا ہی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حد ہے۔۔۔

KishTaj
05-08-2010, 01:50 AM
احتجاج اب بھی جاری ہے جی ۔۔۔۔کیونکہ کوئی اب تک مانا ہی نہیں انٹرویو کے لئے;d۔۔۔ :p
جیسے کہ اب پی ایم آتے ہیں۔۔۔ کہ میں انٹرویو پورا کردوں لیکن اس کی فیس یہ ہے کہ فلاں کا انٹرویو لیں۔۔۔ اور کل کو ایسے شرائط بھرے پی ایم آئیں گے کہ

جب تک میریے انٹرویو کی فرمائش والی پوسٹ پر 15 تھینکس نہیں آجاتے تب تک نہیں دے سکتے۔۔۔

جب تک فلاں کا شروع نہیں ہوگا اور فلاں ممبر اس میں سوالات نہیں کرے گا تب تک انٹرویو نہیں دے سکتی /سکتا۔۔۔۔۔

جب تک فلاں ممبر کی ایکٹویویٹی 100 نہیں ہوجاتی میں انٹرویو نہیں دے سکتی/ سکتا ۔ ۔۔ ۔

جب تک گل آپا ایک ہزار پوائنٹس نہیں دیں گی تب تک انٹرویو نہیں دے سکتا/ سکتی۔۔۔۔

جب تک موڈریٹر نہ بن جاؤں تب تک انٹرویو نہیں دے سکتا/ سکتی۔۔۔

جب تک ٹیم بھائی انٹرویو میں سوال نہیں کریں گے تب تک انٹرویو نہیں دوں گا۔۔۔ وغیرہ ۔۔۔۔۔ افف اففف اف;)
بتائیں پھر میں کیا کرلوں گی،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;d۔۔۔;)

Smiling Eyes
05-08-2010, 02:43 AM
بہت اچھا لکھا ہے کش۔۔
جلدی سے دعا کو پکڑ لو۔۔۔ وہ مان چکی ہیں۔۔;)

ویسے انٹرویو سب کے اکھٹے ہو جاتے ہیں۔۔جس سے سب کی انفو مکس سی لگنے لگتی ہے ۔۔2 ویک ایک کا کر کے دوسرا شروع کرا کرو۔۔~

KishTaj
05-08-2010, 02:48 AM
بہت اچھا لکھا ہے کش۔۔
جلدی سے دعا کو پکڑ لو۔۔۔ وہ مان چکی ہیں۔۔;)

ویسے انٹرویو سب کے اکھٹے ہو جاتے ہیں۔۔جس سے سب کی انفو مکس سی لگنے لگتی ہے ۔۔2 ویک ایک کا کر کے دوسرا شروع کرا کرو۔۔~
السلامُ علیکم
شکریہ آپی:)
جلد ہی پکڑتی ہوں۔۔ واہ یہ تو اچھی خبر دی۔۔۔
اور ایک مہینے میں تین انٹرویو شروع کرتی ہوں۔۔۔۔~

Smiling Eyes
05-08-2010, 02:52 AM
وعلیکم السلام۔۔۔
کیسی ہو کش? کہاں غائب تھی، کافی دن بعد نظر آئی?۔۔
اچھی بات ہے ۔۔جلدی پکڑ لو۔۔۔ ؛)
ھمم ہاں ٹھیک۔۔پھر بھی اکثر انٹرویو ٹو پکز ایک ہی دن شروع ہو جاتے ہیں۔۔ چند دن کا وقفا ڈال کیا کریں:)

KishTaj
05-08-2010, 03:10 AM
الحمدُ اللہ آپ سنائیں
وہ میرا نیٹ ڈی سی تھا اتنے دن۔۔۔۔
جی ٹھیک ہے ابھی ایک انٹرویو کلوز کردوں گی دو تین دن میں انشااللہ۔۔۔
ہمم ٹھیک ہے آپی ۔۔

Smiling Eyes
06-08-2010, 03:02 AM
اوو اچھا۔۔۔ ٹھیک

میں اچھی ہوں ۔۔الحمداللہ
تھینکس۔۔۔خوش رہو۔۔

KishTaj
06-08-2010, 03:10 AM
اوو اچھا۔۔۔ ٹھیک

میں اچھی ہوں ۔۔الحمداللہ
تھینکس۔۔۔خوش رہو۔۔
السلامُ علیکم
کیسی ہیں آپ
آپی! ہوشربا کو بھی منائیں نا ذرا۔ ۔ ۔ ۔

AmirShahzad
06-08-2010, 04:09 AM
himmat na hariye

aur is maksad main lagi rahien

lagay raho munna bhai oh sorry kish taj bahen

lollzzzzz