PDA

View Full Version : کاظمی انکل کا انٹرویو(سنجیدہ)۔

KishTaj
12-07-2010, 07:40 PM
السلامُ علیکم
آج میں کاظمی انکل کے انٹریو کے ساتھ حاضر ہوئی ہوں۔~
کاظمی انکل نے کہا ہے کہ ہتھ ذرا ہولا رکھنا اسی لئے ان کی عمر کا خیال رکھتے ہوئے سوالات ایک ساتھ نہیں پوسٹ کروں گی۔
بلکہ تھوڑے تھوڑے سوالات الگ الگ پوسٹ کروں گی۔;d;d;d ٹھیک ہے نا۔~

KishTaj
12-07-2010, 07:40 PM
آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟

KishTaj
12-07-2010, 07:40 PM
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

KishTaj
12-07-2010, 07:41 PM
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟

KishTaj
12-07-2010, 07:41 PM
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟

KishTaj
12-07-2010, 07:41 PM
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟

KishTaj
12-07-2010, 07:41 PM
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟

KishTaj
12-07-2010, 07:41 PM
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

KishTaj
12-07-2010, 07:42 PM
ون اردو پر کیسے آئے؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

KishTaj
12-07-2010, 07:42 PM
بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟

KishTaj
12-07-2010, 07:42 PM
زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

Kazmi
12-07-2010, 08:06 PM
السلامُ علیکم
آج میں کاظمی انکل کے انٹریو کے ساتھ حاضر ہوئی ہوں۔~
کاظمی انکل نے کہا ہے کہ ہتھ ذرا ہولا رکھنا اسی لئے ان کی عمر کا خیال رکھتے ہوئے سوالات ایک ساتھ نہیں پوسٹ کروں گی۔
بلکہ تھوڑے تھوڑے سوالات الگ الگ پوسٹ کروں گی۔;d;d;d ٹھیک ہے نا۔~

ہتھ ہولا رکھنے والی بات سب کو تو نہیں بتانی تھی ناں !۔

Kazmi
12-07-2010, 08:12 PM
آپ کا پورا نام؟
سید ارشد منیر کاظمی زنجانی
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
چھیالیس سال
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
بی ایس سی
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کرنل محمد خان، ڈپٹی نذیر احمد، ممتاز مفتی، اشفاق احمد، قدسیہ بانو، قدرت اللہ شہاب
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
انجینیئرنگ، پراجیکٹ پلاننگ
کہاں رہتے ہیں؟
فیصل آباد
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
ہم، بیگم، تین بیٹیاں ایک بیٹا
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
کل پانچ، ہمارا نمبر 2 ہے

Kazmi
12-07-2010, 08:20 PM
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
گھر، دفتر، پراجیکٹس
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
شادی کے بعد تین سال تک، بے فکری اور آوارہ گردی
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
علمی استعداد کو وقت کے ساتھ ہم آہنگ رکھنا، انتھک محنت، چیلنج قبول کرنا اور روٹین سے ہٹ کر جدت اپنانا
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
ستاروں پر یقین ؟ وہ بے چارے تو خود فزکس کے ایک ادنی سے قانون کی گرفت سے نکلنے کی طاقت نہیں رکھتے۔
شغل کی حد تک، برج حمل، سیارہ مریخ، مادہ آگ اور رنگ سرخ
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
جی بالکل ہے
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
امت، ایکسپریس، نوائے وقت، ڈیلی ٹائمز
صرف فرنٹ اور بیک پیج دیکھتا ہوں
کتنے مذہبی ہیں؟
الحمد للہ 99۔99٪
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
سات یا آٹھ سال، امی جان سے پڑھا تھا۔
ہماری امی جان گاؤں کے بچوں کو قرآن اور بنیادی شریعت کی تعلیم دیتی تھیں
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
کام، کام اور بس کام۔
مطالعہ، ون اردو وغیرہ

Kazmi
12-07-2010, 08:30 PM
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
ہم استاد بننا چاہتے تھے، والدین ہمیں ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے مگر حالات نے ہمیں پری میڈیکل سے اٹھا کر پی اے ایف کالج میں پائلٹ بننے کے لئے پہنچا دیا، طبی وجوہات کی بنا پر ایئر فورس چھوڑ کر انجنیئرنگ میں آگئے۔ اب بزنس کر رہے ہیں۔
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
جوئے شیر و تیشہ و سنگ گراں ہے زندگی
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
ادب، احترام، برداشت،قربانی اور ایثار
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
چارہ ساز و غم گسار
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
اچھا تعلق تو ہزاروں سے ہے، یار دوست محدود ہیں۔
بے غرضی، بے تکلفی اور بے خوفی
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
نہیں
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
علم حاصل کرنا اور دوسروں تک پہنچانا، پیاس ہے کہ بجھتی ہی نہیں
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
با قائدہ تکیہ کلام تو نہیں مگر لفظ "اچھا" کا استعمال دوران گفتگو کچھ زیادہ ہوتا ہے
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
بالکل صفائی اور نفاست بہت پسند ہے

Kazmi
12-07-2010, 08:36 PM
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
امی جان کے ساتھ بہت لگاؤ تھا، اب بچوں سے دل لگا رہتا ہے
اس وقت بھی چھوٹے دونوں پہلو سے چپکے ہوئے ہیں
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
بچوں کے ساتھ
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
نہیں، گھر میں بہت لائٹ، کاروبار میں بہت درشت
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ڈسپلن اور وقت کی پابندی نہ ہو تو پارہ چڑھ جاتا ہے، غصہ بہت شدید مگر جعلی ہوتا ہے، چند لمحوں کے لئے۔
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
جہاں بولنا ہو وہاں خوب بولتے ہیں
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا ہوگا؟
سمجھانے کی کوشش اور پھر ٹالنے کی ترکیب
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
ہمارے سمیت سبھی متفق ہیں کہ ہمارا مزاج تیز ہے، لچک کچھ کم ہے۔

Ayeshah
12-07-2010, 08:36 PM
wowwwwwww. jaiyo...... :)

Kazmi
12-07-2010, 08:46 PM
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کالج دور میں سٹوڈنٹ لیڈر رہے، اس کے بعد ایئر فورس جا کر سب کچھ چھوڑ دیا۔ اب صرف اس حد تک دلچسپی ہے کہ کون کتنا کرپٹ ہے۔
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
جی، الحمد للہ، دور اندیشی ہمیں ابا جی کی جانب سے ورثہ میں ملی ہے اور ہمارے اندازے ناقابل یقین حد تک درست ہوتے ہیں۔
اسی وجہ سے ہمیں پراجیکٹ پلاننگ اور بزنس فور کاسٹنگ میں غیر معمولی کامیابیاں نصیب ہوئیں۔
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
الحمد للہ، بہت مظبوط اعصاب ہیں، اللہ تعالی کے فضل سے انتہائی مشکل حالات میں بھی سرخرو ہوئے
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
انگریزی، اردو، پنجابی، سرائیکی پر عبور ہے
فارسی کی شد بد ہے
عربی، چائنیز اور کچھ جرمن سمجھ لیتے ہیں
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
عربی زبان سیکھنے کی خواہش ہے
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
تیاری؟ کیا مطلب ؟
ہم ملنگوں کو تیاری نہیں کرنا پڑتی
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
ہمیں تو علامہ صاحب نے کہا تھا "اپنی دنیا آپ پیدا کر" سو اسی پر کاربند رہتے ہیں
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
سٹوڈنٹس کی کونسلنگ اور ان کے پراجیکٹس میں معاونت
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
سو جاتے ہیں
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
مائکرو سیکنڈز
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
جب کوئی ہمیں چکر دینے کی کوشش کرے
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
اگلے کی خوب کلاس لیتے ہیں
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟
کہا ناں، جہاں بولنا ہو وہاں خوب بولتے ہیں
?????????

Kainat
12-07-2010, 08:49 PM
کاظمی جی ، آپ جب کشتاج کی پوسٹ کو کوٹ کر کے جواب دیتے ہیں تو لفظ ناراض ہو کر حرفوں میں بکھر جاتے ہیں۔ اور پڑھے نہیں جاتے۔ کچھ اس بارے حل فرمائیے۔ کہ ڈائریکٹ جوابات اپنی پوسٹ میں دیں۔
یا پھر فونٹ بدل کر دیکھیں پلیز۔

Kazmi
12-07-2010, 08:51 PM
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
ماسٹر خورشید احمد صاحب، ہمارے پرائمری کے استاد
کونسا مضمون پسند ہے؟
فزکس
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
کیمسٹری
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
خوش طبعی
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
دیر تک جاگنا
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کڑھی پکوڑے، پائے
سویاں، فیرنی
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
کوئی نہیں، اللہ تعالی کی تمام نعمتوں کو شوق سے تناول کرتے ہیں،حتی کہ وہ چیزیں بھی جو ڈاکٹر نے سختی سے منع کر رکھی ہیں
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
اپنے لباس کے لئے سفید، بیگم کے لئے اورنج اور پرپل
سبھی رنگ اچھے ہیں
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
کوئی بھی، دھیمی سی
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
شلوار قمیض

Kazmi
12-07-2010, 08:56 PM
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
شام، جب بچے شور مچا رہے ہوں، مہمان آئے ہوں اور رونق لگی ہو
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
سر سبز پہاڑیاں اور جھیلیں
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
منطق
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
گڈو
اصل نام صدیق اصغر خان
اس وقت دی نیوز میں نیوز ایڈیٹر ہے
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
بیٹی
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
دنیا اتے رکھ فقیرا اجہیا بیہن کھلون
کول ہوویں تے ہسن لوکی، دور ہوویں تے رون
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
میرا سفری بیگ

Kazmi
12-07-2010, 09:06 PM
ون اردو پر کیسے آئے؟
ایک ای میل آئی تھی ۔ ۔ ۔
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
گھر جیسا ماحول، بچوں کی شرارتیں اور علم و حکمت کی باتیں
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
یاد نہیں
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
مختلف حوالوں سے مختلف شخصیات ہیں، فوزان آپی، محمد قدر علی بھائی، یازغل بھائی، جرار شاہ وغیرہ ۔ ۔ ۔،
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
بہت کچھ سیکھا، سوشالائزیشن اور تحمل ۔ ۔ ۔
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
زیادہ تر وقت یہیں گذرتا ہے اب ۔ ۔ ۔
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
سب ہی پسند ہیں
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
محمد قدر علی بھائی سے
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
سب سے ۔ ۔ ۔
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
گپ شپ
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ڈسپلن کی کمی ہے
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
جرار شاہ کی شرارتیں
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
نالج شیئرنگ

Kazmi
12-07-2010, 09:11 PM
بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
انتہـــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــا ئی شرارتی
بچپن کیسا گزرا؟
بہت اچھا، لاڈ پیار، شرارتیں، چوٹیں، ٹھکائی، پڑھائی، انعامات اور وہ سب کچھ جس کا کہ خواب دیکھا جا سکتا ہو،
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
بے شمار۔
جس دن ٹھکائی نہ ہو لگتا تھا کوئی ضروری کام رہ گیا ہے
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
الحمدللہ، سب سے آگے
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟
سکول ہم بہت شوق سے جاتے تھے کیونکہ ہمارے اساتذہ بہت شفیق اور مہر بان تھے۔
سکول میں شرارتیں کرنے کے مواقع بھی فراوانی سے میسر آتے تھے۔

Kazmi
12-07-2010, 09:16 PM
زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
جس دن وارڈن نے ہمیں کالج کے ہاسٹل سے نکالا
تفصیلی واقعہ ٹونٹی فور میں سنا چکے ہیں
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
ہم بہت دنوں سے امی جان سے کچھ کہنا چاہ رہے تھے، ایک دن انہوں نے لمبی ساری تمہید کے بعد ہم سے کچھ کہا، یہی تو ہم کہنا چاہ رہے تھے۔
پھر ہماری شادی کی تاریخ طے ہو گئی۔
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ملازمت چھوڑ کر اپنا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
کاروبار پر دوسرے پارٹنر نے قبضہ جما لیا مگر اللہ تعالی نے ہمیں پھر سے کامران کر دیا

Samia Ali
12-07-2010, 10:21 PM
السلام علیکم
ارے واہ کاظمی سر کا انٹرویو، جیو کشمش
سر جی کچھ سوالات میری طرف سے بھی آپکے بچپن کے متعلق

۱- بچپن کی کوئی ناقابل فراموش شرارت؟

۲- سب سے زیادہ کس سے ڈرتے تھے؟

۳- کوئی پھل توڑنے کے لئے درختوں پر چڑہتے تھے؟

۴- کونسا کھیل سب سے زیادہ کھیلا ہے بچپن میں؟

۵- لڑتے تھے دوسرے بچوں سے؟ پٹائی کی ہے کسی کی؟

۶- بچپن کا کوئی دوست جس سے اب بھی دوستی ہو؟

۷- اگر آپ کو چانس ملے پرائمری کی کوئی کلاس دوبارہ پڑھنے کا تو کس کلاس میں بیٹھیں گے؟

Kazmi
12-07-2010, 10:33 PM
۱- بچپن کی کوئی ناقابل فراموش شرارت؟
ہمیں امی جان نے کبھی نہیں ڈانٹا، آٹھ سال کی عمر کا واقعہ ہے ایک دن ہم دیوار پر چل رہے تھے، دیوار کوئی دس فٹ اونچی ہو گی۔ دیوار کے پاس ایک چارپائی بچھی ہوئی تھی، ہم نے اس پر چھلانگ لگا دی۔ چارپائی ٹوٹ گئی۔ ہماری چھوٹی بہن نے سوچا کہ اب تو بھائی کو امی سے ضرور ڈانٹ پڑے گی لہذا اس نے فوراً جا کر امی کو بتایا۔ امی نے آکر جائے واردات کامعائنہ کیا اور ہم سے پوچھا کہ کیا واقعی تم نے اتنی اونچی دیوار سے چھلانگ لگائی ہے؟ہم نے مان لیا۔
انہوں نے شیرینی منگوا کر پوری گلی میں بانٹی۔
۲- سب سے زیادہ کس سے ڈرتے تھے؟
ابا جی سے
۳- کوئی پھل توڑنے کے لئے درختوں پر چڑہتے تھے؟
بہت، جامن تو اپنے ہی گھر کے صحن میں تھا، لسوڑھا دادی کے گھر، بیریاں سکول کے راستے میں۔
آم اور امرود کے باغ بھی ہماری دست برد سے محفوظ نہ تھے۔
۴- کونسا کھیل سب سے زیادہ کھیلا ہے پچپن میں؟
ہاکی اور فٹ بال
۵- لڑتے تھے دوسرے بچوں سے؟ پٹائی کی ہے کسی کی؟
نمائشی اور دوستانہ لڑائیاں ہوتی تھیں، شرط لگا کر لڑتے تھے اور لہو لہان ہو جاتے تھے۔ بعد میں گھر والوں سے اضافی چھترول ۔ ۔ ۔
۶- بچپن کا کوئی دوست جس سے اب بھی دوستی ہو؟
کھو گئے سب ۔ ۔ ۔
۷- اگر آپ کو چانس ملے پرائمری کی کوئی کلاس دوبارہ پڑھنے کا تو کس کلاس میں بیٹھیں گے؟
چوتھی جماعت میں

SEEBEE
13-07-2010, 01:20 AM
زبردست۔۔۔بہت اچھا لگا آپ کا انٹرویو پڑھ کر کاظمی بھائی۔۔۔۔

KishTaj
13-07-2010, 05:51 AM
کاظمی جی ، آپ جب کشتاج کی پوسٹ کو کوٹ کر کے جواب دیتے ہیں تو لفظ ناراض ہو کر حرفوں میں بکھر جاتے ہیں۔ اور پڑھے نہیں جاتے۔ کچھ اس بارے حل فرمائیے۔ کہ ڈائریکٹ جوابات اپنی پوسٹ میں دیں۔
یا پھر فونٹ بدل کر دیکھیں پلیز۔
السلامُ علیکم
کائنات آپی
اب اقتباس ایڈٹنگ کردی ہے۔
چیک کرلیں اب پڑھا جارہا ہے سب؟

KishTaj
13-07-2010, 06:13 AM
السلامُ علیکم
بہت بہت اچھا جا رہا ہے آپ کا انٹرویو انکل جی۔
یہ بال کی کھال۔ ۔ ۔ اررر ۔ ۔ کچھ مزید سوالات نکل آئے نا یہاں سے۔ا

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
ہم، بیگم، تین بیٹیاں ایک بیٹا

ماشااللہ
نام کیا ہیں اُن کے؟
ایک بیٹی کا فجر ہے۔
باقی دونوں کے ظہر اور عصر تو نہیں؟~;d

کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
نہیں، گھر میں بہت لائٹ، کاروبار میں بہت درشت

ہاہاہا یعی سارا نزلہ دفتر والوں پر ہی گرتا ہے۔;d~

کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
کوئی نہیں، اللہ تعالی کی تمام نعمتوں کو شوق سے تناول کرتے ہیں،حتی کہ وہ چیزیں بھی جو ڈاکٹر نے سختی سے منع کر رکھی ہیں

ہاہاہا
یہ کونسی چیزیں ہیں انکل اور ڈاکٹر نے جو منع کررکھی ہیں وہ تو نہیں نا تناول فرمایا کریں۔~
ورنہ پھر ٹھیک کیسے ہونگے۔ اور کیا ہوا ہے انکل۔ اللہ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائی۔ جلدی سے اچھا کردیں۔ آمین۔

Hina Rizwan
13-07-2010, 06:55 AM
واو
تایا ابو کا اںٹرویو
بہت اچھا لگ رہا ہے پڑھ کر
چلو بھئی سب جلدی جلدی اور سوال کرو~

Kazmi
13-07-2010, 10:24 AM
السلامُ علیکم
بہت بہت اچھا جا رہا ہے آپ کا انٹرویو انکل جی۔
یہ بال کی کھال۔ ۔ ۔ اررر ۔ ۔ کچھ مزید سوالات نکل آئے نا یہاں سے۔ا

ماشااللہ
نام کیا ہیں اُن کے؟
ایک بیٹی کا فجر ہے۔
باقی دونوں کے ظہر اور عصر تو نہیں؟~;d

http://www.oneurdu.com/forums/showpost.php?p=1271367&postcount=2

KishTaj
13-07-2010, 10:27 AM
باقی دونوں کے ظہر اور عصر تو نہیں؟~;d
http://www.oneurdu.com/forums/showpost.php?p=1271367&postcount=2
بھائی یہاں فجر کا نظر نہیں آیا نام~

Kazmi
13-07-2010, 10:32 AM
بھائی یہاں فجر کا نظر نہیں آیا نام~

فجر اس کا قلمی نام ہے۔
اصلی نام بوجھنے کی کوشش کریں !۔

KishTaj
13-07-2010, 10:34 AM
فجر اس کا قلمی نام ہے۔
اصلی نام بوجھنے کی کوشش کریں !۔
کس سے؟
آپ سے یا فجر سے؟
ویسے یہاں کسوٹی شروع کررہے ہیں کیا انکل جی؟

Ibrahim
13-07-2010, 11:26 AM
بہت ہی اچھا لگا کاظمی بھائی کا انٹر ویو پڑھ کر...شاباش کش سس .....اور زبردست کاظمی بھائی....

Hira Kazmi
13-07-2010, 01:02 PM
1ـ بچوں میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟
2ـ کوئی ایسا خواب جو بچوں کے حوالے میں دیکھا ہو لیکن پورا نا ہوا ہو؟
3ـ بچوں کی کونسی شرارت بہت اچھی لگتی ہے؟
4ـ بچوں کی کس بات پر بہت غصہ آتا ہے؟
5ـ آپ کی اور مما کی کوئی یادگار ترین لڑائی؟

Kazmi
13-07-2010, 01:16 PM
کس سے؟
آپ سے یا فجر سے؟
ویسے یہاں کسوٹی شروع کررہے ہیں کیا انکل جی؟

پوچھنے کی نہیں بوجھنے کی بات ہے۔

Sehar Azad
13-07-2010, 01:23 PM
1ـ بچوں میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟
2ـ کوئی ایسا خواب جو بچوں کے حوالے میں دیکھا ہو لیکن پورا نا ہوا ہو؟
3ـ بچوں کی کونسی شرارت بہت اچھی لگتی ہے؟
4ـ بچوں کی کس بات پر بہت غصہ آتا ہے؟
5ـ آپ کی اور مما کی کوئی یادگار ترین لڑائی؟
لوجی یہ ہوئے نا سوال۔ اور ایک مزید سوال میری طرف سے۔

اس یاد گار لڑائی میں پہلے کس نے منایا تھا۔؟؟؟؟

Kazmi
13-07-2010, 01:28 PM
1ـ بچوں میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟
بہت مشکل سوال ہے۔ ہر کوئی اپنے جگہ لاجواب ہے۔ الحمدللہ۔
2ـ کوئی ایسا خواب جو بچوں کے حوالے میں دیکھا ہو لیکن پورا نا ہوا ہو؟
ابھی تک تو اللہ تعالی کے کرم سے کبھی مایوسی نہیں ہوئی۔
3ـ بچوں کی کونسی شرارت بہت اچھی لگتی ہے؟
ڈھیلے ہیں سب، شرارتیں تو کرتے ہی نہیں ۔ ۔ ۔ ۔
4ـ بچوں کی کس بات پر بہت غصہ آتا ہے؟
جب وہ آپس میں الجھتے ہیں
5ـ آپ کی اور مما کی کوئی یادگار ترین لڑائی؟
صرف ایک ہی لڑائی ہوئی تھی۔
یہ عملی زندگی کے ابتدائی ایام کی بات ہے، ہمیں رات دیر تک مل میں کام کرنا پڑتا تھا، بسا اوقات رات ایک یا دو بجے واپسی ہوتی تھی۔
آپ کی مما کی نیند بہت گہری تھی انہیں جگانا بہت مشکل ہوتا تھا۔
ایک رات بہت دیر سے واپسی ہوئی، بھوک اور تھکن سے برا حال تھا مگر وہ گھوڑے گدھے سب بیچ کر سوئی ہوئی تھیں، ہم بیل بجا بجا کر اور گیٹ پیٹ پیٹ کر ہلکان ہو گئے، پورا محلہ جاگ اٹھا، لوگ گلی میں اکٹھے ہو گئے مگر وہ نہ اٹھیں۔ آخر کار گیٹ کا کنڈا کاٹنا پڑا۔
ہماری ان سے شدید جنگ ہوئی ۔ ۔ ۔ ۔
کئی روز بائیکاٹ چلتا رہا، آخر کار خود ہی صلح ہو گئی۔

Kazmi
13-07-2010, 01:32 PM

احسان بھائی !۔
یہ محض سوالات ہی نہیں، گھر کے بھیدی والا معاملہ ہے۔
منایا کسی نے نہیں، بھائی منور، فجر کے ماموں، نے سمجھایا اور ہم لوگ سمجھ گئے۔ ہم اچھے بچے ہیں ناں !۔

:(:( پہلے نیند بھی خراب کی اور پھر لڑائی بھی کی ویری بیڈ:(۔

Sehar Azad
13-07-2010, 01:34 PM
احسان بھائی !۔
یہ محض سوالات ہی نہیں، گھر کے بھیدی والا معاملہ ہے۔
منایا کسی نے نہیں، بھائی منور، فجر کے ماموں، نے سمجھایا اور ہم لوگ سمجھ گئے۔ ہم اچھے بچے ہیں ناں !۔
:eek: واقعی۔

ہم ہوتے تو سالوں جنگ رہتی۔;d

Kazmi
13-07-2010, 01:37 PM
:(:( پہلے نیند بھی خراب کی اور پھر لڑائی بھی کی ویری بیڈ:(۔

آ ہا ہا ہا ۔ ۔ ۔
یہ بھی ٹھیک ہے ۔ ۔ ۔

Sehar Azad
13-07-2010, 01:38 PM
ویسے کبھی آپ کو بچوں سے ڈانٹ پڑی۔؟؟؟؟

Kazmi
13-07-2010, 01:39 PM
ویسے کبھی آپ کو بچوں سے ڈانٹ پڑی۔؟؟؟؟

یہ سوال تو اُلٹا نہیں ہو گیا ؟

Kazmi
13-07-2010, 01:40 PM
:eek: واقعی۔

ہم ہوتے تو سالوں جنگ رہتی۔;d

سالوں ؟
ہم نے تو وہ دو تین دن بھی مشکل سے گذارے، دل ہی دل میں دعا کرتے تھے یا اللہ کوئی جلدی صلح کروا دے، ہمارے غصے کا بھرم رہ جائے ۔ ۔ ۔

Sehar Azad
13-07-2010, 01:41 PM
یہ سوال تو اُلٹا نہیں ہو گیا ؟
نہیں جی۔ سیدھا ہی ہے۔ جیسے آپ کو ڈاکٹر نے کسی کھانے سے منع کیا ہو اور اسے کھاتے ہوئے پکڑے گئے ہو۔ جیسے علامہ اقبال آم کھاتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ تو بالکل ویسی ہی سچوئشن میں۔

Kazmi
13-07-2010, 01:49 PM
نہیں جی۔ سیدھا ہی ہے۔ جیسے آپ کو ڈاکٹر نے کسی کھانے سے منع کیا ہو اور اسے کھاتے ہوئے پکڑے گئے ہو۔ جیسے علامہ اقبال آم کھاتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ تو بالکل ویسی ہی سچوئشن میں۔

ہا ہا ہا ۔ ۔ ۔ ۔
ہمارے بچے بھی تو ہمارے جیسے ہی ہیں، جیسی کوکو ویسے کوکو کے بچے !۔

Ibrahim
13-07-2010, 01:56 PM
لگتا ہے کچھ فجر بیٹی کی وجہ سے جوابات میں ہیر پھیر کر رہے ہیں ...وہی گھر کے بھیدی والی بات ....ہے نا

Sehar Azad
13-07-2010, 01:58 PM
پسندیدہ کھانے کون سے ہیں۔

کیا کبھی فوڈ اسٹریٹ لاہور کا دورہ کیا۔

پھلوں میں کون سے پھل پسند ہیں۔

اور کون سا پھول سب سے زیادہ پسند ہے۔

Ibrahim
13-07-2010, 02:00 PM
اچھا میری طرف سے....وہ لمحہ جب خود پر رشک آیا ہو:)؟اور وہ لمحہ جب خود پر بہت غصّہ آیا ہو?>:(

Kazmi
13-07-2010, 02:15 PM
لگتا ہے کچھ فجر بیٹی کی وجہ سے جوابات میں ہیر پھیر کر رہے ہیں ...وہی گھر کے بھیدی والی بات ....ہے نا

نہیں ابراہیم بھائی، ایسی کوئی بات نہیں

Kazmi
13-07-2010, 02:18 PM
پسندیدہ کھانے کون سے ہیں۔
کڑھی پکوڑے بہت پسند ہیں اور آلو والے پراٹھے بھی
کیا کبھی فوڈ اسٹریٹ لاہور کا دورہ کیا۔
کئی بار، گوال منڈی تو ہماری کمزوری ہے
پھلوں میں کون سے پھل پسند ہیں۔
آم، انگور، تربوز، کینو
اور کون سا پھول سب سے زیادہ پسند ہے۔
موتیا

Kazmi
13-07-2010, 02:22 PM
اچھا میری طرف سے....وہ لمحہ جب خود پر رشک آیا ہو:)؟
جب ہم نے ایشیاء کی پہلی ماحولیاتی لیبارٹری اور انسٹیٹیوٹ بنایا اور اس میں پہلا سیمینار منعقد ہوا
اور وہ لمحہ جب خود پر بہت غصّہ آیا ہو?>:(
ابھی تک ایسا کوئی لمحہ نہیں آیا، اللہ تعالی ایسا لمحہ نہ ہی دکھائے

Sehar Azad
13-07-2010, 02:24 PM
تحفوں کا لین دین کرنے سے محبت بڑھتی ہے۔اس پر کتنا یقین ہے۔ اور کیا اس پر عمل کرتے ہیں۔

کیا جانور رکھے ہوئے۔ کون سا جانور فیورٹ ہے۔

رو اور لسی میں سے آپ کی چوائس کیا ہو گی۔

کون سے کھیل پسند ہیں۔ کیا کبھی کبڈی کھیلی۔

Kazmi
13-07-2010, 02:32 PM
تحفوں کا لین دین کرنے سے محبت بڑھتی ہے۔اس پر کتنا یقین ہے۔ اور کیا اس پر عمل کرتے ہیں۔
تحفہ بھیجنا اور قبول کرنا سنت ہے۔
اس پر کامل یقین اور عند اللہ توفیق سے بھرپور عمل بھی ہے
کیا جانور رکھے ہوئے۔ کون سا جانور فیورٹ ہے۔
گاؤن میں تھے تو یہ شوق تھا، یہاں جگہ ہی نہیں ہے
رو اور لسی میں سے آپ کی چوائس کیا ہو گی۔
جــــــــــــی، رو اور لسی کو تو ہم ملا کر پیتے ہیں
کون سے کھیل پسند ہیں۔ کیا کبھی کبڈی کھیلی۔
ہاکی، فٹ بال، بیڈ منٹن اور پول والٹ کرتے رہے ہیں، کبڈی بھی کبھی کبھار کھیلتے تھے مگر صرف ساتھیوں کے مجبور کرنے پر

Sehar Azad
13-07-2010, 02:36 PM
پسندیدہ شعر؟

پسندیدہ اقتباس؟

پسندیدہ کہاوت؟

Ahsan_Yaz
13-07-2010, 02:37 PM
السلام علیکم کاظمی بھائی

۱۔ آپ نے زندگی میں کون کون سی جگہوں پہ یادگار وقت گزارا؟

۲۔ کس شہر میں بار بار جانا چاہیں گے؟

۳۔ ڈائجسٹ پڑھتے تھے یا نہیں۔ اگر ہاں تو کون کون سے؟

Kazmi
13-07-2010, 02:49 PM
پسندیدہ شعر؟
چو می گویم مسلمانم بلرزم
کہ دانم مشکلاتِ لا الہ را
پسندیدہ اقتباس؟
اشفاق احمد صاحب کو ایک سوال نے بہت پریشان کیا کہ۔ " مومن اور مسلمان میں کیا فرق ہے"۔ لوگوں سے پوچھا کسی سے مطمئن نہ ہوئے، کسی گاؤں کے بابا جی کو دیکھا جو گنے کا رس نکال رہے ہیں۔ خیال آیا ان سےسوال کریں۔ اجازت لے کر سوال کیا۔ وہ بولے، "مسلمان وہ جو اللہ کو مانتا ہے، مومن وہ جو اللہ کی مانتا ہے"۔
پسندیدہ کہاوت؟
ہمارا کام تو محض گھوڑے دوڑانا ہے، منزلوں سے ہمکنار کرنا اللہ تعالی کا کام ہے

Kazmi
13-07-2010, 02:54 PM
السلام علیکم کاظمی بھائی
و علیکم السلام۔
? Et tu Brute
۱۔ آپ نے زندگی میں کون کون سی جگہوں پہ یادگار وقت گزارا؟
گورنمنٹ ہائی سکول 175ج ب، کوڑھی دی جھوک کا ہاسٹل
پی اے ایف کالج سرگودھا
مکہ، مدینہ
۲۔ کس شہر میں بار بار جانا چاہیں گے؟
مکہ، مدینہ
۳۔ ڈائجسٹ پڑھتے تھے یا نہیں۔ اگر ہاں تو کون کون سے؟
سائنس ڈائجست، مسٹری میگزین، سسپنس، سیارہ ڈائجسٹ

Sehar Azad
13-07-2010, 03:12 PM
آپ کی ہم سب کے لیے کوئی ایک نصیحت؟

کیا آپ کا محبت پر یقین ہے؟

آپ کا پسندیدہ موسم اور اس کا استقبال کیسے کرتے ہیں۔؟

KishTaj
13-07-2010, 03:23 PM
واہ واہ شاندار انٹرویو جا رہا ہے۔
احسان بھائی ذرا میری ہیلپ تو کریں۔ میرے بڑے والے دشمن جو آپ کے پکے یار لگتے ہیں ان کو تو بلا کر لائیں کہ بھیا ادھورا انٹرویو چھوڑ کر کہاں بھٹکتے پھررہے ہو۔ کش یاد کررہی ہے بلکہ آپ تو کہیں گے کشور یاد کررہی ہے۔

واہ فجر ۔ ۔ ۔ ۔ یہ تو انٹرویو کا مزہ دوبالہ کردیا۔ ہم تو ڈر رہے تھے اتنے پرسنل سوال کرتے ہاہاہا۔

Sehar Azad
13-07-2010, 03:25 PM

فریدون بھائی پمپ پر نہانے گئے ہیں ابھی آتے ہی ہوں گے۔ اور کوئی خدمت کشور خاتون۔ویسے سانپ دوبارہ سے کاٹنے ابھی تک تو نہیں آیا ہو گا۔ ستاروں کے حساب سے وہ کل 11:45 اے۔ایم۔ کو تمہیں دوبارہ سے کاٹنے آنے والا ہے۔

Kazmi
13-07-2010, 03:29 PM
[QUOTE=SeharAzad;1490016]آپ کی ہم سب کے لیے کوئی ایک نصیحت؟
یـــــــــــــــــــــا ر !۔ اب میں اتنا بھی بابا نہیں ہو گیا کہ نصیحتیں جھاڑنا شروع کر دوں۔
ویسے ہمارا اپنا دستور و عمل "سیکھو اور سکھاؤ" پر ہے۔
کیا آپ کا محبت پر یقین ہے؟
یقین؟ ہم تو اس کے پرچارک ہیں بھائی جـــان!۔
---
جس دل وچ پیار دی رمق نہیں
تونہ اس دل کوں ویران سمجھ
جیکوں پیار دی جان سنجان نہیں
اس بندے کوں نادان سمجھ
-------
جس نے جہاں میں پیار اتارا
وہ خود ہو گا کتنا پیارا
پیار کا اس کے نہیں شمار
اللہ ہے بس پیار ہی پیار
آپ کا پسندیدہ موسم اور اس کا استقبال کیسے کرتے ہیں۔؟
اس لئے ہر رات کو گھر سے نکل آتا ہوں میں
سردیوں کے چاند کو احساس تنہائی نہ ہو
--
دسمبر
---
انجیر، مونگ پھلیاں، چلغوزے اور ریوڑیاں
فجر کے لئے کاجو

Kazmi
13-07-2010, 03:31 PM
واہ واہ شاندار انٹرویو جا رہا ہے۔
احسان بھائی ذرا میری ہیلپ تو کریں۔ میرے بڑے والے دشمن جو آپ کے پکے یار لگتے ہیں ان کو تو بلا کر لائیں کہ بھیا ادھورا انٹرویو چھوڑ کر کہاں بھٹکتے پھررہے ہو۔ کش یاد کررہی ہے بلکہ آپ تو کہیں گے کشور یاد کررہی ہے۔

واہ فجر ۔ ۔ ۔ ۔ یہ تو انٹرویو کا مزہ دوبالہ کردیا۔ ہم تو ڈر رہے تھے اتنے پرسنل سوال کرتے ہاہاہا۔

ہمیں تو لگتا ہے آپ سب لوگ آپس میں ملے ہوئے ہو

Sehar Azad
13-07-2010, 03:33 PM
انجیر، مونگ پھلیاں، چلغوزے اور ریوڑیاں
فجر کے لئے کاجو

:cool:یہ بس میں پچھلے تین چار سال سے روزانہ بلاناغہ کھاتا ہوں

۔دعا پر کتنا یقین ہے۔

لوک کہانیاں پسند ہیں کون کون سی پڑھی۔

صوفی شعرا میں کسی کو پڑھا۔ کوئی پسندیدہ صوفی شعر۔

سرائیکی بہت میٹھی زبان ہے پسندیدہ سرائیکی لوک گیت۔

Hira Kazmi
13-07-2010, 03:34 PM
پرچارک کا مطلب؟

Sehar Azad
13-07-2010, 03:36 PM
ہمیں تو لگتا ہے آپ سب لوگ آپس میں ملے ہوئے ہو
ہائے ہائے کاظمی بھائی! اتنا ظلم مجھ معصوم آدمی کو کس کش مرزا سے ملا رہے ہیں۔~

Kazmi
13-07-2010, 03:46 PM
پرچارک کا مطلب؟

پرچار کرنے والا
مبلغ
Preacher

Hira Kazmi
13-07-2010, 03:47 PM
پرچار کرنے والا
مبلغ
Preacher

اوہ اچھا۔ ۔ ۔

Kazmi
13-07-2010, 04:59 PM
یہ بس میں پچھلے تین چار سال سے روزانہ بلاناغہ کھاتا ہوں

۔دعا پر کتنا یقین ہے۔
دعاؤں کے علاوہ ہے ہی کیا ہمارے کشکول میں !۔
لوک کہانیاں پسند ہیں کون کون سی پڑھی۔
بہت پسند ہیں اور بہت پڑھیں، دیس دیس اور نگر نگر کی۔
مگر ایک چینی لوک کہانی ہے، منگ کی جسے بادشاہ نے شہر سے نکال دیا، اس نے دور گاؤں میں جا کر تدریس شروع کر دی۔
منگ کہتا ہے کہ علم ایسے ہی ہے جیسے ایک ننہا سا پودا ہر روز غیر محسوس طور پر بڑھتے بڑھتے ایک روز تن آور درخت بن جاتا ہے اور تباہی ایسے ہی ہے جیسے جھرنے کے نیچے پتھر ہر روز غیر محسوس طور پر گھس گھس کر ایک دن ختم ہو جاتا ہے۔
صوفی شعرا میں کسی کو پڑھا۔ کوئی پسندیدہ صوفی شعر۔
الحمد للہ تقریباً سبھی سے فیض پایا۔
حضرت سلطان باہو، بابا بلھے شاہ، شاہ حسین اور بابا غلام فرید سے خصوصی عقیدت ہے۔
پڑھ پڑھ علم تے فاضل ہویوں، کدے اپنے آپ نوں پڑھیا ناں
بھج بھج وڑناں ایں مندر مسیتی، کدے من اپنے وچ وڑیا ناں
لڑنا ایں روز شیطان دے نال، کدے نفس اپنے نال لڑیا ناں
بلہے شاہ، اسمانی اڈدیاں پھڑنا ایں، جیہڑا گھر بیٹھا اوہنوں پھڑیا ناں
سرائیکی بہت میٹھی زبان ہے پسندیدہ سرائیکی لوک گیت۔
کدن ولسو سوہنا سانولا
وطن ساڈے غریباں دے
-
سوہنا سانولا تھی گیوں راہی
تیر ماریو ای جانی بے جاہی
لکھی قسمت ساڈی اینویں ہائی
اصل جھیڑا نصیباں دے
-
سوہنا سانوالا مکھ ناں موڑیں
لگی ہوئی پریت جانی توں ناں توڑیں
ہولے ہولے زخماں کوں توں ناں چولیں
وے زخم دکھدے مریضاں دے
-
سوہنا سانولا کیوں وسارا ای
لگی ہوئی یاریاں دا بھار بھارا ای
سانوں چلو مڑ ایہ دس کینہ کوں تارا ای
بوہے خالی امیداں دے
-
سوہنا سانولا کیوں روایا ای
کیہڑی گلوں پہلے ساڈا دل چرایا ای
کیہندے نانویں دل مینڈا یار لایا ای
او میہنڑے کھا گئے شریکاں دے
-
سوہنا سانولا کتھے گیوں چل
رو رو اکھیاں وے جانی تھی گئیاں جل
تیری مرضی ول بھانویں ناں ول
اساں چھوڑا نصیباں تے
-
کدن ولسو سوہنا سانولا
وطن ساڈے غریباں دے

Sehar Azad
13-07-2010, 05:02 PM
کوئی اسپیشل کھانا کاک ٹیل جو خود ایجاد کی ہو؟

ایک آپ کو سٹرک پر چلتے ہوئے ۵۰۰۰ ہزار کا نوٹ ملے تو اس کا کیا کریں جب کہ اس پاس کوئی بھی نہیں؟

آپ سے سب سے اچھے سوال کس نے کیے۔؟ کوانٹٹی نہیں کوالٹی کے لحاظ سے؟

Kazmi
13-07-2010, 05:10 PM
کوئی اسپیشل کھانا کاک ٹیل جو خود ایجاد کی ہو؟
ایسی بہت ساری ایجادات کے سہرے لٹکا رکھے ہیں۔ ہم ہشتم میں تھے جب امی جان بہت بیمار ہو گئیں، ہم ہی گھر کا سارا کام کرتے تھے۔ ایسے میں ہر روز نئی نئی ایجادات منظر عام پر آتی تھیں۔
چاول اور چنے کی دال میں لسی ڈال کر پکاتے تھے، بہت مزے کا بنتا تھا۔
ایک آپ کو سٹرک پر چلتے ہوئے ۵۰۰۰ ہزار کا نوٹ ملے تو اس کا کیا کریں جب کہ اس پاس کوئی بھی نہیں؟
اگر اس کے مالک کو نہ ڈھونڈ پائے تو کسی حاجت مند کو دے دیں گے
آپ سے سب سے اچھے سوال کس نے کیے۔؟ کوانٹٹی نہیں کوالٹی کے لحاظ سے؟
انٹر ویو ختم ہو گیا کیا؟ اب ہم جائیں ؟

Sehar Azad
13-07-2010, 05:13 PM

یہ انٹرویو ایک مہینے تک چلے والا ہے۔ مگر وہ کیا ہے کہ ایک چاول دیکھ کر پوری دیگ کا حساب لگانا پڑے گا۔ کیونکہ سوالات دیگ جتنے ہی ہیں۔اور سوال خصوصی طو ر پر کشتاج کو اس کے سوال کے بے ڈھنگے پن کو دکھانے کے لیے ہے۔

Kazmi
13-07-2010, 05:19 PM

ایسا کرتے ہیں کہ یہ نام نہاد انٹرویو ختم ہونے پر بہترین سوالات کا انتخاب کر کے پوائنٹ دیئے جائیں ۔ ۔ ۔
کش مش کے اکاؤنٹ سے !۔
کیسا ؟

Sehar Azad
13-07-2010, 05:28 PM
ایسا کرتے ہیں کہ یہ نام نہاد انٹرویو ختم ہونے پر بہترین سوالات کا انتخاب کر کے پوائنٹ دیئے جائیں ۔ ۔ ۔
کش مش کے اکاؤنٹ سے !۔
کیسا ؟
کش مش کو ہسپتال میں داخل کروانا پڑے ، گلوکوز کا علیحدہ سے خرچہ ہو جائے گا۔ آپکا۔

Ayeshah
13-07-2010, 05:49 PM
اوہ اچھا۔ ۔ ۔
ھمھمھ م میں سمجھ گئی فجر جاکر امی سے شکایت لگائیں گی کہ ابو تو وھاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ھم ھاں ھم ھم م ھاں ھاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی لئے خاص طور پر مطلب پوچھا ھے ،چاچو جی خیر منائیں ::)۔۔آنکھیں گھماتی سمائیلی۔

Kazmi
13-07-2010, 05:53 PM

ارے باپ رے !۔
ایسا بھی ہو سکتا ہے ؟؟؟؟؟ ۔ ۔ ۔ ۔
ہونق منہ والی سمائلی، ویسے اسے سمائلی کہ بھی سکتے ہیں ؟

Ayeshah
13-07-2010, 06:01 PM
ارے باپ رے !۔
ایسا بھی ہو سکتا ہے ؟؟؟؟؟ ۔ ۔ ۔ ۔
ہونق منہ والی سمائلی، ویسے اسے سمائلی کہ بھی سکتے ہیں ؟
;d

:);d

Ahsan_Yaz
13-07-2010, 11:51 PM
کچھ مزید۔ ۔ ۔
۱۔ انگریزی فکشن کی کوئی ایسی کتاب جو باقی سب کو بھی پڑھنے کو ریکمینڈ کریں گے؟

۲۔ اردو کی پسندیدہ ترین کتاب؟

۳۔ ٹی وی کا کونسا پروگرام شوق سے دیکھتے تھے؟

Kazmi
14-07-2010, 12:03 AM
کچھ مزید۔ ۔ ۔
جی ست بسم اللہ، جی آیاں نوں !۔
۱۔ انگریزی فکشن کی کوئی ایسی کتاب جو باقی سب کو بھی پڑھنے کو ریکمینڈ کریں گے؟
فکشن میں تو بہت سی نئی کتابیں آئی ہیں مگر میں رئیلٹی کی ایک کتاب ریکمنڈ کروں گا
Stupid White Men by Michael Moore
اس کے علاوہ سیلف امپروومنٹ پر
The Seven Habits of Highly Effective People by Stephen R. Covey
۲۔ اردو کی پسندیدہ ترین کتاب؟
شہاب نامہ
۳۔ ٹی وی کا کونسا پروگرام شوق سے دیکھتے تھے؟
حسبِ حال
ہم جب یہ پروگرام دیکھ رہے ہوتے ہیں تو علیم آکر ہماری کہنی سے چپک جاتا ہے

oodas_adami
14-07-2010, 12:11 AM
[QUOTE=SeharAzad;1490016]
آپ کا پسندیدہ موسم اور اس کا استقبال کیسے کرتے ہیں۔؟
اس لئے ہر رات کو گھر سے نکل آتا ہوں میں
سردیوں کے چاند کو احساس تنہائی نہ ہو
--
دسمبر
---

بہت زبردست شاہ جی

Kazmi
14-07-2010, 12:13 AM
[quote=Kazmi;1490034]
اس لئے ہر رات کو گھر سے نکل آتا ہوں میں
سردیوں کے چاند کو احساس تنہائی نہ ہو
بہت زبردست شاہ جی

اداس بھائی !۔
کسی نہ کسی کو تو چاند بے چارے کی اداسیاں بھی شیئر کرنا ہیں ناں

Ahsan_Yaz
14-07-2010, 12:15 AM
جناب اب اتنا تو ہم آپ کو جان ہی چکے ہیں8)۔
مجھے اندازہ تھا کہ جواب اسی قسم کا ہو گا۔ اسی لئے پیش بندی کے طور پہ میں نے فکشن کا لفظ خاص طور پہ شامل کیا تھا8)۔

تو سوال پھر سے ہے کہ
انگلش زبان کی فکشن کی کوئی کتاب بتائیے۔ نئی پرانی کوئی بھی ہو سکتی ہے۔

اور اگر ایسی کوئی کتاب نہیں تو بھی بتا دیجئے گا۔

Kazmi
14-07-2010, 12:25 AM
جناب اب اتنا تو ہم آپ کو جان ہی چکے ہیں8)۔
مجھے اندازہ تھا کہ جواب اسی قسم کا ہو گا۔ اسی لئے پیش بندی کے طور پہ میں نے فکشن کا لفظ خاص طور پہ شامل کیا تھا8)۔
یا اللہ ! اتنا بھیدی بھی کوئی نہ ہو۔ اور اوپر سے پکا انجینئیر ۔ ۔ ۔ اس قدر پریوینٹیو
تو سوال پھر سے ہے کہ
انگلش زبان کی فکشن کی کوئی کتاب بتائیے۔ نئی پرانی کوئی بھی ہو سکتی ہے۔
چلیں ایسا کریں یہ دو کتابیں دیکھ لیں
The Dervish House by Ian McDonald
اور
Zero History by William Gibson
مگر ذرا حوصلے سے، کیونکہ یہ کتابیں مخصوص تناظر میں لکھی گئی ہیں۔
زیرو ہسٹری ابھی عام دستیاب نہیں ہی، صرف سی ڈی پر مخصوص سرکلز میں زیر گردش ہے
اور اگر ایسی کوئی کتاب نہیں تو بھی بتا دیجئے گا۔
یازغل بھائی بتانے میں تھوڑی احتیاط اس لئے لازم ہے کہ آجکل سارا فکشن ایک ہی "سیاہی" سے لکھا جا رہا ہے۔ نئے پڑھنے والے شائید مناسب فلٹرز استعمال نہ کر سکیں۔
I hope you will get me right

Ahsan_Yaz
14-07-2010, 12:41 AM

او کے شکریہ جناب۔
احتیاط والی بات اچھی کہی آپ نے۔ لیکن فکر نہ کیجئے، میں کافی اوپن مائنڈڈ قسم کا ریڈر ہوں۔ لہٰذا سب چلے گا۔

Kazmi
14-07-2010, 12:47 AM
او کے شکریہ جناب۔
احتیاط والی بات اچھی کہی آپ نے۔ لیکن فکر نہ کیجئے، میں کافی اوپن مائنڈڈ قسم کا ریڈر ہوں۔ لہٰذا سب چلے گا۔

یازغل بھائی، اور لوگ بھی تو یہ پوسٹس پڑھ رہے ہیں ناں۔ بچے بھی اور بڑے بھی۔
درویش ہاؤس میں جس طرح مستقبل کے ترکی کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ بہت تکلیف دہ ہے۔ بم دھماکے، سنی شیعہ، یورپ میں ترکی کی منفی اہمیت وغیرہ وغیرہ

مگر ہم میں سے جو بالغ نظر ہوں انہیں اس سب کچھ پر نگاہ رکھنی چاہئیے۔ پتہ ہونا چاہئیے کہ اُن کے تھنک ٹینک کیا سوچ پیدا کر رہے ہیں۔

Skyla
14-07-2010, 01:21 AM

اور زیرو ھسٹری کے بارے میں بھی کچھ بتایئں کہ اسکا موضوع کیا ھے -میں بھی کافی وسیع المطالعہ ریڈر ھوں -

Kazmi
14-07-2010, 01:47 AM
اور زیرو ھسٹری کے بارے میں بھی کچھ بتایئں کہ اسکا موضوع کیا ھے -میں بھی کافی وسیع المطالعہ ریڈر ھوں -

یہ کتاب پرنٹ میں شائد دو تین ماہ بعد دستیاب ہو۔ ہمیں اس کے چند آخری ابواب ٹرین میں سفر کے دوران ایک ہم سفر کے آئی پیڈ پر پڑھنے کا موقع ملا۔ بقول اس کے یہ کتاب پینگوئن والے چھاپ رہے ہیں اور وہ اس کتاب پر بلاگ لکھ رہا ہے۔

اس کے مطابق اسلحہ ہر ہاتھ تک پہنچ جاتا ہے، نشہ اور اسلحہ کی تجارت، معاشی استحصال اس کے موضوعات ہیں۔ ۔ ۔ اس کا ماحول اگرچہ سیکولر سا ہے مگر کچھ لوگ انسانی مجبوریوں سے پیسہ بنانے کے چکر میں ہیں

KishTaj
16-07-2010, 09:38 AM
یہ لیجئے کچھ مزید سوالات ۔ ۔ ۔ ۔ ہتھ ہولا رکھ کر۔;d
کاپی پیسٹ کر رہی ہوں۔ اسی لئے احسان بھائی اسے بے ڈھنگے بھی کہیں گے تو مجھ پر کوئی اثر نہیں ہونے والا۔

گھریلو جھگڑے میں آپ کے خیال میں زیادہ قصور وار کون ہوتا ہے ۔۔ میاں یا بیوی۔؟؟
بچوں کو بگاڑنے یا سنوارنے میں زیادہ ہاتھ کس کا ہوتا ہے۔ ماں،باپ، یا معاشرہ۔
کون سے مہمان باعث رحمت اور کونسے باعث زحمت ہوتے ہیں۔ باعث زحمت مہمانوں کو بھگانے کا کوئی تیر باہدف نسخہ بتائیے۔
اگر آپ کو ہاتھی دیا جائے (چھپانے کو) تو کہاں چھپائیں گے؟
اگر آپ کو ایک دن کے لیے ایک ویران جزیرے پر بھیجا جائے تو کیا تین چیزیں لے کر جائیں گے؟
جب سنڈریلا کا گھنٹہ (لوڈ شیڈنگ) بجتا ھے تو سنڈریلا کے گھر والوں (کے ای ایس سی) کے لیے کیا القابات منہ سے نکلتے ھیں؟
آپ کو منڈے کی دن کی سب سے اچھی اور سب سے بری بات کون سی لگتی ہے۔(صبح صبح جلدی اٹھنے کے علاوہ)
کبھی رشوت دی یا لی؟
کونسے جانور سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ چھپکلی اور چوہے کے علاوہ۔
کیا بچپن میں پڑی ہوئی والدین کی کوئی پٹائی یاد ہے۔ جس کے ساتھ کوئی یاد جڑی ہو اور وہ پٹائی یادگار ہو گئی ہو(یہی کوئی شرارت یا چھوٹی کو مارنے کی وجہ سے)۔

KishTaj
16-07-2010, 09:39 AM
اگر کوئی پرانی دوست راستے میں مل جائے اور آپ آفس (کام) سے لیٹ ہو رہے ہوں تو کیا کریں گے۔ اس کو ملنے کا کوئی دوسرا وقت دیں گے یا آفس بتا دیں گے کہ آپ لیٹ ہو جائیں گے۔
کبھی دل کیا کہ کسی کو بہت ماریں۔ (مطلب پٹائی کریں)۔

تعلیم اور جاب ساتھ ساتھ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے ٹائم کو مینج کرنا اور بعض دفعہ سخت محنت اور کوشش کے باوجود کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جسکا نتیجہ ناکامی ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پل آیا ہے تو اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے ۔۔۔ بہت مایوس ہوتے ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا پہلے سے زیادہ محنت کرنے کا عزم کرتے ہیں ؟
ہر انسان میں بہت سی عادتیں ہوتی ہیں کچھ اچھی اور کچھ بری ذرا یہ بتائیں کہ کون ایسی عادت ہے جو اب تک آپ کوشش کے باوجود نہیں ترک نہیں کر سکے؟

KishTaj
16-07-2010, 09:41 AM
کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکے؟
آج کے حالات و واقعات کی بیس پر اپنے آنے والے کل کے بارے میں کچھ سوچتے ہیں؟ (میرا مطلب فیوچر پلاننگ کرتے ہیں۔
اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گے ۔۔۔
آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔
اب ذرا یہ بتائیں کہ اخلاقی ذمہ داری اور مذہیبی ذمہ داری میں سے اگر انسان کسی ایک سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟
جب اتنے کلوذ رشتے ہوں تو کیا انکو یوں ایسی وجہ بیاں کر کے راہ فرار اختیار کی جائے تو کیا پھر بھی خوشخال زندگی گزاری جاسکتی ہے ؟

KishTaj
16-07-2010, 09:41 AM
انسانی زندگی ایک بہت سادہ اصول کے تحت چلتی ہے Give and Take کیا کہتے ہیں اس اصول کے بارے میں کیا یہ تین لفظوں کے اصول پر عمل کرنا اتنا ہی سادہ اور آساں ہے ؟
وہ کون سی جگہ/مقام/ کام/ ایسا ہے جس/جہاں کو/پر کرنے /جانے کو آپ کا کبھی دل نہیں کیا مگر مجبورا جانا پرٹا ہے ؟
کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتے ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال کئے تھے نہ تو تھوڑا سی تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )
آپ کنجوس ہیں یا فراغ دل ہیں ؟
اپنے آپ کو سب کے سامنے کوئی مشورہ یا کوئی نصیحت یا صلاح دینا چاہیں گے؟

KishTaj
16-07-2010, 09:45 AM
انکل یہ میری طرف سے

کارٹون دیکھتے ہیں؟ کونسا پسند ہے؟
بچپن میں کہانیاں سنتے یا پڑھتے تھے بچوں والی ۔۔۔
صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گے؟
جب بیمار ہوتے ہیں تو کیا چڑچڑے ہوجاتے ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلے ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
گھر داری پسند ہے ، گھرداری کے کونسے کاموں سے بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں ذیادہ؟
روٹی پکانا آتی ہے؟ کبھی ٹرائی کی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔؟

KishTaj
16-07-2010, 09:45 AM
بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا
بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گے؟
نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹے رہتے ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟
قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتے ہیں یا ایسے ہی؟
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتی ہیں یا؟
کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کرتے ہیں؟
اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکے ہیں۔۔۔؟
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں؟

KishTaj
16-07-2010, 09:46 AM
کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔۔ پکنک پر جاتے ہیں؟ سیر و تفریح کے لیئے آپ کی نظر میں سب سے بہترین جگہ؟
کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے
کرکٹ دیکھتے ہیں؟ ۔۔۔ کونسا کرکٹر پسند ہے اور کونسا ناپسند؟
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔ کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔۔

KishTaj
16-07-2010, 09:46 AM
آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔ تو آپ کیا کرتے ہیں؟ کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا وہاں سے چلے جاتے ہیں یا خاموشی سے سنتے رہتے ہیں یا مذید غصہ دلاتے ہیں؟
کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں؟
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟
کسی کے تھپڑ لگایا ہے؟
پانی کیسے پیتے ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔ یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خود کو تین لفظوں میں بیان کریں ۔۔

Kazmi
17-07-2010, 04:33 PM
اگر کوئی پرانا دوست راستے میں مل جائے اور آپ آفس (کام) سے لیٹ ہو رہے ہوں تو کیا کریں گے۔ اس کو ملنے کا کوئی دوسرا وقت دیں گے یا آفس بتا دیں گے کہ آپ لیٹ ہو جائیں گے۔
ہمارا اصول ہے "پہلے یار، بعد بیوپار"۔
کبھی دل کیا کہ کسی کو بہت ماریں۔ (مطلب پٹائی کریں)۔
جی بالکل، جب کوئی شخص، خصوصاً سرکاری آدمی اپنی سرکاری حیثیت کا فائدہ اٹھا کر عوام کے حقوق مجروح کرے تو ہمیں بہت تپ چڑھتی ہے۔
یعنی ظلم کی انتہا ہے کہ عوام ہی کے ٹیکس سے تنخواہ پانے والا "نوکر" اپنے مالکوں پر دھونس جمائے۔
پچھلے دنوں ہمیں پاسپورٹ کی تجدید کروانا تھی۔ ہم قطار میں کوئی تیسویں نمبر پر کھڑے تھے، بہت آگے پانچویں نمبو والے صاحب سے ایک آدمی الجھ رہا تھا کہ وہ اسے لائن میں لگنے دے، وہ بتا رہا تھا کہ میں فلاں تھانے میں انسپکٹر ہوں اور مجھے جلدی ہے۔ سب لوگ اسے کہ رہے تھے کہ بھئی قطار میں آؤ، سبھی کو جلدی ہے۔
جب وہ آدمی بضد ہوا تو ہم نے اپنے سے پچھلے لڑکے کو اپنے کاغذات پکڑائے اور جا کر اس آدمی کو سمجھانے کی کوشش کی، اس نے دھونس دی کہ میں پولیس میں ہوں، ہم نے اسے جھپٹ لیا اور خوب پھینٹی لگائی، سرِ عام، اور کہا کہ بلاؤ جس باپ کو بلانا ہے ۔ ۔ ۔
اس کے بعد کچھ اور لوگ بھی جو فرلو کے چکر میں تھے، سب لائن میں جا لگے۔
وہ آدمی ہمیں بعد میں ملا اور معذرت کی اور پوچھا کہ ہم کیا کرتے ہیں، ہم نے بتایا "جانور سدھانے کا کام کرتا ہوں"۔ وہ برا سا منہ بنا کر چل دیا۔
تعلیم اور جاب ساتھ ساتھ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے ٹائم کو مینج کرنا اور بعض دفعہ سخت محنت اور کوشش کے باوجود کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جسکا نتیجہ ناکامی ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پل آیا ہے تو اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے ۔۔۔
بہت مایوس ہوتے ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا پہلے سے زیادہ محنت کرنے کا عزم کرتے ہیں ؟
جاب کے ابتدائی دنوں میں پروفیشنل ٹریننگ کا بہت زور رہا، شہر سے باہر بھی جانا پڑتا رہا مگر بیگم کے تعاون سے سب کچھ آسان ہوتا گیا۔ الحمد للہ ناکامی کبھی نہیں ہوئی۔
ہر انسان میں بہت سی عادتیں ہوتی ہیں کچھ اچھی اور کچھ بری ذرا یہ بتائیں کہ کون ایسی عادت ہے جو اب تک آپ کوشش کے باوجود نہیں ترک نہیں کر سکے؟
رات دیر تگ جاگنے کی عادت، اس سے ہم بہت تنگ ہیں مگر روٹین درست کرنے کی بہت ساری کوششوں کے باوجود وہی ڈھاک کے تین پات۔

Sehar Azad
17-07-2010, 04:45 PM
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ۔

کشمش نے پہلے سےآپ پر سوالات کی اتنی بڑی ’’پنڈ ‘‘ رکھ دی ہے۔ اس لیے ابھی کہ اس کے ہی جوابات دے دیجیے پھر ہماری بھی باری آئے گی۔

Kazmi
17-07-2010, 04:52 PM
یہ لیجئے کچھ مزید سوالات ۔ ۔ ۔ ۔ ہتھ ہولا رکھ کر۔;d
کاپی پیسٹ کر رہی ہوں۔ اسی لئے احسان بھائی اسے بے ڈھنگے بھی کہیں گے تو مجھ پر کوئی اثر نہیں ہونے والا۔

گھریلو جھگڑے میں آپ کے خیال میں زیادہ قصور وار کون ہوتا ہے ۔۔ میاں یا بیوی۔؟؟
گھریلو جھگڑوں میں انسان نہیں، کیفیات اور روئیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ غلط توقعات، وسائل کی کمی یا توجہ میں عدم توازن اصل وجہ ہوتی ہے۔
بچوں کو بگاڑنے یا سنوارنے میں زیادہ ہاتھ کس کا ہوتا ہے۔ ماں،باپ، یا معاشرہ۔
بچے تو آنگن کے پودے ہیں، اگر مناسب تراش خراش نہ ہو تو جھاڑ جھنکاڑ بن جائیں گے جبکہ مالی کی بھرپور توجہ انہیں خوش نظر اور پسندیدہ بنا سکتی ہے۔ ماں، باپ، اساتذہ اور بزرگ، سبھی مل کر مالی کا کردار ادا کرتے ہیں
کون سے مہمان باعث رحمت اور کونسے باعث زحمت ہوتے ہیں۔ باعث زحمت مہمانوں کو بھگانے کا کوئی تیر باہدف نسخہ بتائیے۔
سبھی مہمان اللہ تعالی کی رحمت ہوتے ہیں۔
سیدنا موسی علیہ السلام سے منسوب ایک روایت ہے کہ جب اللہ تعالی خوش ہوں تو بارش فرماتے ہیں، اور زیادہ خوش ہوں تو مہمان بھیجتے ہیں اور جب انتہائی خوش ہوں تو بیٹیاں عطا کرتے ہیں۔
بس ذرا مہمانوں کو وقت کا کچھ خیال رکھ لینا چاہئیے۔
اگر آپ کو ہاتھی دیا جائے (چھپانے کو) تو کہاں چھپائیں گے؟
یہ تو بچوں والا سوال ہے۔ ہاتھی کو ہم کہاں چھپائیں گے اور چھپانا بھی کیوں ہے؟ کیا چرا کر بھیج رہی ہو؟
اگر آپ کو ایک دن کے لیے ایک ویران جزیرے پر بھیجا جائے تو کیا تین چیزیں لے کر جائیں گے؟
سرہانا، چٹائی اور لیپ ٹاپ
جب سنڈریلا کا گھنٹہ (لوڈ شیڈنگ) بجتا ھے تو سنڈریلا کے گھر والوں (کے ای ایس سی) کے لیے کیا القابات منہ سے نکلتے ھیں؟
وہ الفاظ قطعی طور پر "پارلیمانی" معیار کے ہیں اس لئے یہاں بیان نہیں کئے جا سکتے، ٹیم بھائی ماریں گے
آپ کو منڈے کی دن کی سب سے اچھی اور سب سے بری بات کون سی لگتی ہے۔(صبح صبح جلدی اٹھنے کے علاوہ)
منڈے کو ہمیں بہت کم ای میلز آتی ہیں
کبھی رشوت دی یا لی؟
ہر قدم پر رشوت دینی پڑتی ہے، سو فیصد جائز کاموں کے لئے بھی۔ لینے والے حق سمجھ کر لیتے ہیں
کونسے جانور سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ چھپکلی اور چوہے کے علاوہ۔
ڈرنے والے ہارمونز ہم میں نہیں ہیں، یہ اور دیگر انواع کے جانوروں کی مائیں تو اس وقت بھی اپنے بچوں کی خیر کی منتیں مانتی تھیں جب ہم بالکل بچے تھے۔
ہمہ قسم کے جانوروں بشمول سانپ، سور، گیدڑ، بچھو ، سیہ اور دیگر الا بلا کے قتل و غارت کے بے شمار مقدمات ہیں ہم پر ۔ ۔ ۔
کیا بچپن میں پڑی ہوئی والدین کی کوئی پٹائی یاد ہے۔ جس کے ساتھ کوئی یاد جڑی ہو اور وہ پٹائی یادگار ہو گئی ہو(یہی کوئی شرارت یا چھوٹی کو مارنے کی وجہ سے)۔
ایسی یادگاریں تو ہمارے انگ انگ پر نقش ہیں، کہاں تک سنو گے، کہاں تک سناؤں ؟

Kazmi
17-07-2010, 05:01 PM
کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکے؟
نماز کی پابندی، بیگم اور ضمیر کی مسلسل ملامت کے باوجود ۔ ۔ ۔ دعا کریں
آج کے حالات و واقعات کی بیس پر اپنے آنے والے کل کے بارے میں کچھ سوچتے ہیں؟ (میرا مطلب فیوچر پلاننگ کرتے ہیں۔
جی،ہمارا تو پیشہ ہی یہ ہے ۔ ۔ ۔
اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گے ۔۔۔
جی ایسا بارہا ہو چکا ہے اور ہمیں الحمد للہ پیارے رب نے ہمیشہ عاجزی سے گلے لگانے ہی کی توفیق دی، وما توفیقی الا باللہ۔
آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔
ہم تو اُن کی مہربانی ہی سمجھتے ہیں
اب ذرا یہ بتائیں کہ اخلاقی ذمہ داری اور مذہیبی ذمہ داری میں سے اگر انسان کسی ایک سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟
ذمہ داری اخلاقی ہو، مذہبی یا پیشہ ورانہ، اس سے فرار تو یقیناً نقصان اور رسوائی ہی کا موجب بنے گا چاہے وقطی طور پر اس میں سہولت ہی نظر آ رہی ہو
جب اتنے کلوز رشتے ہوں تو کیا انکو یوں ایسی وجہ بیاں کر کے راہ فرار اختیار کی جائے تو کیا پھر بھی خوشخال زندگی گزاری جاسکتی ہے ؟
ہر گلہ بان سے اس کے گلے کی ہر بکری اور ہر میمنے کے بارے میں سوال ہو گا ۔ ۔ ۔ ۔

Kazmi
17-07-2010, 05:09 PM
انسانی زندگی ایک بہت سادہ اصول کے تحت چلتی ہے Give and Take کیا کہتے ہیں اس اصول کے بارے میں کیا یہ تین لفظوں کے اصول پر عمل کرنا اتنا ہی سادہ اور آساں ہے ؟
کوئی زیادہ مشکل نہیں، بلکہ اگر اس سیکولر جملے کو مشرف بہ اسلام کر لیں اور
Give and do not expect any rewards
Look toward Allah for his blessings
کر لیا جائے تو زندگی اور آسان ہو جائے
وہ کون سی جگہ/مقام/ کام/ ایسا ہے جس/جہاں کو/پر کرنے /جانے کو آپ کا کبھی دل نہیں کیا مگر مجبورا جانا پرٹا ہے ؟
ایسا کچھ نہیں، ہر مقام، ہر حال اور ہر صورتحال میں اللہ کی مدد اور ماں کی دعاؤں سے ہمیشہ ہنسی خوشی سرخرو ہوئے، الحمدللہ
کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتے ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال کئے تھے نہ تو تھوڑا سی تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )
بے وقوفی کی حد تک بہادر، کئی بار بچپن میں بے موقع سچ کے باعث پٹے بھی ۔ ۔ ۔
آپ کنجوس ہیں یا فراغ دل ہیں ؟
کچھ راز بھی رہنے دیں
اپنے آپ کو سب کے سامنے کوئی مشورہ یا کوئی نصیحت یا صلاح دینا چاہیں گے؟
بندہ بن جا

Kazmi
17-07-2010, 05:11 PM
اگر کوئی پرانی دوست راستے میں مل جائے اور آپ آفس (کام) سے لیٹ ہو رہے ہوں تو کیا کریں گے۔ اس کو ملنے کا کوئی دوسرا وقت دیں گے یا آفس بتا دیں گے کہ آپ لیٹ ہو جائیں گے۔

اے لڑکی، تو ہمیں پٹوائے گی اور گھر سے بھی نکلوائے گی ۔ ۔ ۔

Kazmi
17-07-2010, 05:15 PM
انکل یہ میری طرف سے

کارٹون دیکھتے ہیں؟ کونسا پسند ہے؟
بہت، ہیکل اینڈ جیکل بہت پسند تھے، اب ٹام اینڈ جیری ۔ ۔ ۔
بچپن میں کہانیاں سنتے یا پڑھتے تھے بچوں والی ۔۔۔
بہت۔ بہت۔ بہت
صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
صبح کا لمبــــــــــــــــــــا سا غسل
اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گے؟
کینوں
جب بیمار ہوتے ہیں تو کیا چڑچڑے ہوجاتے ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
بس چُپ ہو جاتے ہیں
کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلے ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
جی بہت، اب تو بچوں کے ساتھ بھی کبھی کبھی کھیل لیتے ہیں۔ لڈو، سکریبلز، چیس وغیرہ وغیرہ
گھر داری پسند ہے ، گھرداری کے کونسے کاموں سے بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں ذیادہ؟
سبھی امور میں دلچسپی ہے، کھانے پکانے میں کچھ زیادہ ۔ ۔ ۔
روٹی پکانا آتی ہے؟ کبھی ٹرائی کی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔؟
روٹی پکا تو لیتے ہیں مگر جغرافیہ کی کلاس والی ۔ ۔ ۔

Kazmi
17-07-2010, 05:21 PM
بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا
بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گے؟
واہ کیا منظر ہے، یہی تو مواقع ہوتے ہیں لمبی تان کر سونے کے ۔ ۔ ۔
نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹے رہتے ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟
نیند، دیر سے آتی ہے، کئی بار تو گولی کھانی پڑتی ہے
قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتے ہیں یا ایسے ہی؟
تجوید، ترجمہ پر غور کرنے کی کوشش کرتے ہیں
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتی ہیں یا؟
ڈانٹتے ہیں، خوار کرتے ہیں اور غیرت دلاتے ہیں
کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
شلوار قمیص سفید، پینٹ کوٹ نیلے کالے براؤن، شرٹس ہر رنگ کی
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کرتے ہیں؟
پسند تو ہے اگر کیچڑ نہ بنائے۔
بچپن میں بارش میں نہایا کرتے تھے، اب پکوڑے وغیرہ کی طلب ہوتی ہے
اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکے ہیں۔۔۔؟
بہت بار، بیڈ سے، دروازے سے، ٹیبل سے
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں؟
پڑھاتے رہے ہیں، زمانہ طالب علمی میں، چھوٹے اور بڑے سب کو

Kazmi
17-07-2010, 05:28 PM
کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔۔ پکنک پر جاتے ہیں؟ سیر و تفریح کے لیئے آپ کی نظر میں سب سے بہترین جگہ؟
جھولے سبھی اچھے ہیں، خاص طور پر جو اوپر نیچے گھومتا ہے، بڑا سا۔
یہاں فیصل آباد میں جناح باغ اور گٹ والا ہی ہیں
کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
گھوڑے کے علاوہ سب پر کی ہے
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
نہیں
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے
ڈرنا کیسا؟
ڈوبنے والا ایک واقعہ آئندہ کسی میگزین میں دیں گے
کرکٹ دیکھتے ہیں؟ ۔۔۔ کونسا کرکٹر پسند ہے اور کونسا ناپسند؟
کرکٹ ایک گھٹیا کھیل ہے،یہ بندے کو خود غرضی سکھاتا ہے، میرا سکور، میری وکٹس، میرے کیچ، میرے چھکے، میرے چوکے، میں مین آف دی میچ وغیرہ وغیرہ
ہمیں فٹ بال اور ہاکی پسند ہیں جو ٹیم سپرٹ اور شیئرنگ سکھاتی ہیں
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔ کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔۔
وسائل کی نا ہموار تقسیم

Kazmi
17-07-2010, 05:41 PM
آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔ تو آپ کیا کرتے ہیں؟ کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا وہاں سے چلے جاتے ہیں یا خاموشی سے سنتے رہتے ہیں یا مذید غصہ دلاتے ہیں؟
اولاً تو ہم غصہ دلانے والی بات ہی نہیں کرتے اور اگر کوئی بلاوجہ غصے میں آجائے تو سمجھانے، منانے کی کوشش کرتے ہیں اور اگر نہ بن پائے تو معذرت کر کے کنارہ کشی اختیار کر لیتے ہیں۔
اگر کوئی دانستہ الجھے تو پھر اس کا گھر پورا کرتے ہیں، نو گنجائش
کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
کبھی کبھی آتا ہے، کل ہی کی بات ہے رات دس بجے ایک نوجوان سائیکل لئے پیسے مانگ رہاتھا کہ پنکچر لگوانا ہے، وہ سامنے والی دکان سے۔ ہمارا اسی علاقے میں دفتر ہے،وہاں تو کوئی ایسی دکان تھی ہی نہیں ۔ ۔ ۔
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں؟
ٹریفک کا، آس پاس والوں کے حق کا۔ واقعی
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟
اس کو سلام کر کے بات کریں گے، ہو سکتا ہے کوئی جاننے والا ہو
کسی کے تھپڑ لگایا ہے؟
بہت، کئی بار
پانی کیسے پیتے ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔ یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الحمد للہ بیٹھ کر، بسم اللہ پڑھ کر تین گھونٹ میں اور پھر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ اگر بیٹھنے کی جگہ نہ ہو تو صبر کرتے ہیں، بعد میں پی لیتے ہیں
خود کو تین لفظوں میں بیان کریں ۔۔
Passionate
Practical
Peaceful

سعد
17-07-2010, 06:33 PM
السلام علیکم! مزاج کیسے ہیں؟
مشرق و مغرب کا حسین امتزاج؟
منہ چھلے مردوں کے بارے میں آپ کا خیال؟

Kazmi
17-07-2010, 06:41 PM
السلام علیکم! مزاج کیسے ہیں؟
مشرق و مغرب کا حسین امتزاج؟
منہ چھلے مردوں کے بارے میں آپ کا خیال؟

الحمد للہ، اللہ کا بہت احسان ہے اور آپ کے لئے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیشہ کامیاب و سرخرو فرمائیں۔

داڑھی انبیاء اور صحابہ کی سنت ہے اور ان ہستیوں کی مشابہت مستحب۔
اللہ جسے توفیق دے۔

سعد
17-07-2010, 06:46 PM
جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا جناب!
پہلا سوال تو بھول ہی گئے، مشرق و مغرب کا حسین امتزاج کسے گردانتے ہیں؟

Kazmi
17-07-2010, 06:49 PM
جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا جناب!
پہلا سوال تو بھول ہی گئے، مشرق و مغرب کا حسین امتزاج کسے گردانتے ہیں؟

اچھا؟ یہ بھی سوال تھا۔
دیکھیں اگر تو یہ امتزاج علم اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہو تو بہت خوب
کھانے پینے اور ذاتی امور میں ہو تو جہاں تک حدود کے اندر ہو، قابل قبول
اور اگر بے حیائی اور خود غرضی ہو تو مردود و نامراد

سعد
17-07-2010, 07:23 PM
میرا سوال شاید مبہم ہے، بھئی میرا مطلب کہ آپ کی نظر میں مشرق و مغرب کا حسین امتزاج کیا ہے؟

Kazmi
17-07-2010, 08:21 PM
میرا سوال شاید مبہم ہے، بھئی میرا مطلب کہ آپ کی نظر میں مشرق و مغرب کا حسین امتزاج کیا ہے؟

مشرق و مغرب کے امتزاج کی بہت ساری جہتیں اور بہت سارے پہلو ہیں، آپ کس طرف اشارہ کر رہے ہیں ؟

سعد
17-07-2010, 08:22 PM
بجا فرمایا! اپنے ذوق و شوق کے مطابق بتا دیجیے۔

Kazmi
17-07-2010, 08:26 PM
بجا فرمایا! اپنے ذوق و شوق کے مطابق بتا دیجیے۔
یا شیخ ! کیوں مشکل میں ڈالتے ہیں ملنگوں کو ؟
ہم نے تو تین مختلف پہلؤں کا اوپر بتا دیا۔
اب آپ بتائیں کہ آپ کونسا پہلو اجاگر کرنا چاہتے ہیں

سعد
17-07-2010, 08:28 PM
چلیں کسی چیز، شخصیت اور جگہ کا بتا دیں جو آپ کے خیال میں اس تعریف پر پوری اترتی ہو۔
ویسے آپ مجھ سے زیادہ شیخ ہیں۔

Kazmi
20-07-2010, 05:30 PM
چلیں کسی چیز، شخصیت اور جگہ کا بتا دیں جو آپ کے خیال میں اس تعریف پر پوری اترتی ہو۔
ویسے آپ مجھ سے زیادہ شیخ ہیں۔

یہ، ون اردو ہی کو دیکھ لیں، انٹر نیٹ مغرب کی ایجاد ہے، آپ لوگوں نے اس پر اردو کی محفل جما رکھی ہے، کتنا حسین امتزاج ہے مغربی ٹیکنالوجی اور مشرقی ادب کا !۔

Kainat
20-07-2010, 06:39 PM
آپ کی مما کی نیند بہت گہری تھی انہیں جگانا بہت مشکل ہوتا تھا۔
ایک رات بہت دیر سے واپسی ہوئی، بھوک اور تھکن سے برا حال تھا مگر وہ گھوڑے گدھے سب بیچ کر سوئی ہوئی تھیں، ہم بیل بجا بجا کر اور گیٹ پیٹ پیٹ کر ہلکان ہو گئے، پورا محلہ جاگ اٹھا، لوگ گلی میں اکٹھے ہو گئے مگر وہ نہ اٹھیں۔ آخر کار گیٹ کا کنڈا کاٹنا پڑا۔
ہماری ان سے شدید جنگ ہوئی ۔ ۔ ۔ ۔
کئی روز بائیکاٹ چلتا رہا، آخر کار خود ہی صلح ہو گئی۔
[/QUOTE]

کنڈا نہ کاٹتے ۔۔۔ دیوار پھلانگ لیتے یا ہمسائیوں کی چھت کس دن کام آئے گی۔
کاظمی جی بہت شکریہ ۔۔۔۔ آپ کی ذات کے جوہر نمایاں ہو رہے ہیں۔

آپ سے سوال کیا گیا تھا کہ آپ کتنے مذہبی ہیں ؟
تو آپ نے جواب دیا تھا 99پرسنٹ۔۔۔۔۔
پھر یہ پڑھئے ۔۔۔ نہ چاہتے ہوئے بھی چہرے پر مسکراہٹ آ گئی۔:)

کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکے؟
نماز کی پابندی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب میرے کچھ سوالات کے جوابات ہو جائیں۔۔۔

فلمیں دیکھتے تھے، کونسی انگلش، اردو، پنجابی ؟
اور ۔۔۔۔ انڈین یا پاکستانی ؟
پسندیدہ اداکار، اداکارہ؟
پسندیدہ کتابوں کے نام ؟
پسندیدہ گلوکار ؟
گھر کے باس آپ ہیں یا بیگم ؟
بچے آپ سے ڈرتے ہیں یا اپنی ماما سے ؟
گھراچھا ڈیکوریٹ کرنے میں آپ کو دلچسپی ہوتی ہے یا بیگم پر چھوڑ دیتے ہیں ؟
سفرنامے شوق سے پڑھتے ہیں یا نہیں ؟

Kazmi
20-07-2010, 06:56 PM

کنڈا کاٹنا ہمارے لئے آسان تھا کیونکہ آری ہتھوڑا ہی تو اپنا پیشہ ہے۔

آپ سے سوال کیا گیا تھا کہ آپ کتنے مذہبی ہیں ؟
تو آپ نے جواب دیا تھا 99پرسنٹ۔۔۔۔۔
پھر یہ پڑھئے ۔۔۔ نہ چاہتے ہوئے بھی چہرے پر مسکراہٹ آ گئی۔:)

کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکے؟
نماز کی پابندی،
جی، اگر اللہ کے کرم سے نماز کی پابندی حاصل ہوجائے تو ہم 100 فیصد مسلمان ہونے کا دعوی کر سکتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب میرے کچھ سوالات کے جوابات ہو جائیں۔۔۔

فلمیں دیکھتے تھے، کونسی انگلش، اردو، پنجابی ؟
اور ۔۔۔۔ انڈین یا پاکستانی ؟
ساری ہی دیکھتے تھے
پسندیدہ اداکار، اداکارہ؟
محمد علی، زیبا، نیلی، جاوید شیخ وغیرہ
پسندیدہ کتابوں کے نام ؟
لا تعداد ہیں، قرآن، سیرت، تصوف، سفر نامے، ناول، فکشن، سب ۔ ۔ ۔
پسندیدہ گلوکار ؟
منی بیگم، پٹھانے خان
گھر کے باس آپ ہیں یا بیگم ؟
آپ کا ارادہ کیا ہے؟ سچ سچ بتائیں ۔ ۔ ۔
بچے آپ سے ڈرتے ہیں یا اپنی ماما سے ؟
ہمارے بچے اور ڈریں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
گھراچھا ڈیکوریٹ کرنے میں آپ کو دلچسپی ہوتی ہے یا بیگم پر چھوڑ دیتے ہیں ؟
اس میں ہم بھی ہاتھ بٹاتے ہیں، ویسے اب تو بچیاں بھی بڑی ہو گئی ہیں سو وہی کرتی ہیں سب۔
سفرنامے شوق سے پڑھتے ہیں یا نہیں ؟
بہت شوق سے

KishTaj
24-07-2010, 08:40 AM
اگر کوئی پرانی دوست راستے میں مل جائے اور آپ آفس (کام) سے لیٹ ہو رہے ہوں تو کیا کریں گے۔ اس کو ملنے کا کوئی دوسرا وقت دیں گے یا آفس بتا دیں گے کہ آپ لیٹ ہو جائیں گے۔

اے لڑکی، تو ہمیں پٹوائے گی اور گھر سے بھی نکلوائے گی ۔ ۔ ۔
السلامُ علیکم
اوہو انکل کاپی پیسٹ تھا گڑ بڑ ہو ہی جاتی ہے۔
پرانا سمجھ لیجئے نا۔۔۔~

KishTaj
24-07-2010, 08:41 AM
یہ، ون اردو ہی کو دیکھ لیں، انٹر نیٹ مغرب کی ایجاد ہے، آپ لوگوں نے اس پر اردو کی محفل جما رکھی ہے، کتنا حسین امتزاج ہے مغربی ٹیکنالوجی اور مشرقی ادب کا !۔
واہ واہ کیا بات کہی
پوائنٹس فار یو انکل جی

Kazmi
25-07-2010, 07:26 PM
کافی دنوں سے کوئی نیا سوال نہیں آیا، اس کا مطلب ہے کہ انٹرویو ختم شد ۔ ۔
اب ہم جائیں ؟۔

سعد
25-07-2010, 07:32 PM
سرمہ لگاتے ہیں آپ؟

سعد
25-07-2010, 07:47 PM
ٹیم بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

سعد
25-07-2010, 07:47 PM
یازغل بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

سعد
25-07-2010, 07:48 PM
امان بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

سعد
25-07-2010, 07:48 PM
فراز بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

سعد
25-07-2010, 07:48 PM
عمران نیئر بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

Kazmi
25-07-2010, 07:48 PM
سرمہ لگاتے ہیں آپ؟

میٹرک تک لگایا کرتے تھے

سعد
25-07-2010, 07:49 PM
جرار بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

سعد
25-07-2010, 07:49 PM
میٹرک تک لگایا کرتے تھے

اس کے بعد لگانا کیوں چھوڑ دیا؟ نیز آپ کے خیال میں یہ نظر کےلیے مفید ہے؟

سعد
25-07-2010, 07:50 PM
خسرو بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

سعد
25-07-2010, 07:50 PM
سپاہی (ساحل بھائی) کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

سعد
25-07-2010, 07:51 PM
محمد قدر علی بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

سعد
25-07-2010, 07:51 PM
رضوان بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

Kazmi
25-07-2010, 07:52 PM
ٹیم بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

ٹیم بھائی انتہای گنجلک باتوں کو سیدھا سیدھا بیان کرنے کے ماہر ہیں۔

مگر کبھی کبھی بچوں کو چھیڑنے کے لئے انتہائی ثقیل اردو بھی بگھار ڈالتے ہیں۔

اپنے آپ کو غیر جانبدار رکھنے میں کافی کامیاب جا رہے ہیں، یہی اچھے ٹیم لیڈر کی نشانی ہوتی ہے کہ وہ جذبات کے بہاؤ میں بہنے کی بجائے متوازن رولنگ دے۔

نوٹ:
ہم یہاں سوال داغنے کے موڈ میں بالکل نہیں آئے۔

Kazmi
25-07-2010, 07:55 PM
واہ واہ کیا بات کہی
پوائنٹس فار یو انکل جی

کہاں ہیں، کدھر ہیں پوائنٹس ۔ ۔ ۔ یا یہ بھی وہی والا چیک ہے جس کا صرف اعلان ہوتا ہے، میڈیا کے سامنے ۔ ۔ ۔

سعد
25-07-2010, 07:56 PM
ہم یہاں سوال داغنے کے موڈ میں بالکل نہیں آئے۔

چلیں پھر بغیر سوالات داغے کچھ تریف تریف کھیل لیتے ہیں، ہیں جی؟

Kazmi
25-07-2010, 07:56 PM
یازغل بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

یازغل بھائی ایک انتہائی محنتی اور ٹو دی پوائنٹ نقطہ نظر کے حامل انجنیئر ہیں، اللہ تعالی انہیں اعلی کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔

Kazmi
25-07-2010, 08:09 PM
امان بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

امان بھائی آج کل جس دور سے گذر رہے ہیں، ہماری آواز تو ان تک پہنچے گی ہی نہیں ۔ ۔ ۔

Kazmi
25-07-2010, 08:10 PM
فراز بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

شاہ صاحب سے ہمیں عقیدت ہے

اس لئے ہم زبان درازی کی جسارت نہیں کر سکتے

Kazmi
25-07-2010, 08:13 PM
عمران نیئر بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

عمران ایک بہت پیارا اور پیار کرنے والا انسان ہے
یہ ان لوگوں میں سے ہے جو دوسروں میں مسکراہٹیں بانٹنے کی خاطر اپنی سسکیوں کو دبانا جانتے ہیں۔

Kazmi
25-07-2010, 08:14 PM
جرار بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

ارےےےے
جرار تو ہماری جان ہے۔
ذہین، شریر اور پیار ہی پیار

Kazmi
25-07-2010, 08:16 PM
اس کے بعد لگانا کیوں چھوڑ دیا؟ نیز آپ کے خیال میں یہ نظر کےلیے مفید ہے؟

کالج میں ساتھی مذاق اڑاتے تھے ۔ ۔ ۔ سرمے کی وجہ سے ہمیں بابرہ شریف کہنا شروع کر دیا تھا >:(

جو کام نبی رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود کیا ہو اور اس کی تاکید بھی فرمائی ہو وہ افادئیت سے خالی کیسے ہو سکتا ہے؟
سرمہ یقیناً آنکھوں اور دماغ کے لئے بہت مفید ہے اگر اس میں ملاوٹ نہ ہو۔
اس کے علاوہ سرمہ انتہائی معمولی مقدار میں خون میں شامل ہو کر اور بھی بہت سارے فائدے پہنچاتا ہے۔

ویسے آجکل کفار دیگر اسلامی شعائر اور سنتوں کی طرح سرمے کے خلاف بھی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
لعنت ہو ایسے سازشی لوگوں پر اور ان کے مددگاروں پر۔

Kazmi
25-07-2010, 08:28 PM
خسرو بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

خسرو بھائی بہت محنتی آدمی لگتے ہیں، ون اردو کی سکیننگ ٹیم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

چونکہ ان کے ساتھ کبھی براہ راست "ہاتھا پائی" نہیں ہوئی اس لئے ان کی شخصیت کے بارے کچھ عرض نہیں کر سکتا۔

جب کش ان کا انٹرویو کریں گی تو ہمیں بھی بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا۔ ان شاء اللہ۔

سعد
25-07-2010, 08:30 PM
کہتے ہیں تصویر کائنات میں وجود زن سے رنگ بھرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کتنے فیصد؟

سعد
25-07-2010, 08:31 PM
کسی بےوقوف کو مصروف رکھنے کے لیے کیا تجویز کریں گے؟

سعد
25-07-2010, 08:32 PM
جب کش ان کا انٹرویو کریں گی تو ہمیں بھی بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا۔ ان شاءاللہ۔

براہ کرم تصحیح کر لیجیے گا، ان شاءاللہ ہوتا ہے۔ ملا کر لکھنے سے معنی بدل جاتے ہیں۔

Kazmi
25-07-2010, 08:32 PM
سپاہی (ساحل بھائی) کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

Cute, Naughty and Quick Witted
پیاری اور بر محل باتیں کرتا ہے۔
مگر یہ تالہ بندی والی ڈیوٹی اس کی اچھی نہیں لگی

Kazmi
25-07-2010, 08:37 PM
محمد قدر علی بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

محمد قدر علی بھائی کے لئے میرے پاس مناسب الفاظ نہیں ہیں۔
ان جیسے اہل علم و دانش لوگ خال خال ہی پیدا ہوتے ہیں۔
اللہ تعالی ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے، آمین۔

Kazmi
25-07-2010, 08:38 PM
رضوان بھائی کی شان میں ایک جملہ کہیے۔ نیز پانچ سوالوں کا اندراج بھی کیجیے جو آپ ان سے پوچھنا چاہتے ہوں۔

رض بھائی ایک ورسٹائل آدمی ہیں
کھانا پکانے سے لے کر عوامی تحریکیں چلانے تک، ہر جگہ کامیاب
He is the SPICE of OneUrdu

Kazmi
25-07-2010, 08:40 PM
چلیں پھر بغیر سوالات داغے کچھ تریف تریف کھیل لیتے ہیں، ہیں جی؟

مک گئی

سعد
25-07-2010, 08:41 PM
اطمینان رکھیے، دوسری قسط ان شاءاللہ جلد ہی

Kazmi
25-07-2010, 08:43 PM
کہتے ہیں تصویر کائنات میں وجود زن سے رنگ بھرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کتنے فیصد؟

سو فیصد۔
دادی، نانی، امی، خالہ، پھوپھو، بہن، بیوی، بھابی، بیٹی، نواسی، پوتی جیسی ہستیوں کے بغیر ذرا کائنات کا تصور تو کر کے دیکھیں !۔

Kazmi
25-07-2010, 08:45 PM
کسی بےوقوف کو مصروف رکھنے کے لیے کیا تجویز کریں گے؟

یہی جو آپ نے ہمارے ساتھ کیا ہے ۔ ۔ ۔ہا ہا ہا

Kazmi
25-07-2010, 08:48 PM
مک گئی

اطمینان رکھیے، دوسری قسط ان شاءاللہ جلد ہی

ہمارا خیال ہے آپ غلط سمجھے ، جب کوئی کاروباری ڈیل طرفین میں طے ہوجائے تو کہتے ہیں "مُک گئی" یعنی ڈَن۔

سعد
25-07-2010, 08:50 PM
سو فیصد۔
دادی، نانی، امی، خالہ، پھوپھو، بہن، بیوی، بھابی، بیٹی، نواسی، پوتی جیسی ہستیوں کے بغیر ذرا کائنات کا تصور تو کر کے دیکھیں !۔

یعنی ہم مرد بچارے ایویں ہی ہیں۔

یہی جو آپ نے ہمارے ساتھ کیا ہے ۔ ۔ ۔ہا ہا ہا

اسے میں اعتراف سمجھوں یا الزام؟

سعد
25-07-2010, 08:51 PM
ہمارا خیال ہے آپ غلط سمجھے ، جب کوئی کاروباری ڈیل طرفین میں طے ہوجائے تو کہتے ہیں "مُک گئی" یعنی ڈَن۔

تو پھر سمجھیے کہ چوتھائی معاملہ ہی طے ہوا ہے۔

Kazmi
25-07-2010, 08:56 PM
یعنی ہم مرد بچارے ایویں ہی ہیں۔
جی نہیں، اللہ تعالی نے زمانے میں کوئی چیز بھی فضول پیدا نہیں فرمائی۔

اسے میں اعتراف سمجھوں یا الزام؟
ہم نے تو داد دی ہے، آگے آپ کی مرضی ???

سعد
25-07-2010, 09:03 PM
بجا فرمایا! تاہم مجھے توقع تھی کہ سرخ، سبز اور نیلا نہ سہی، خاکی رنگ تو ہم بھی بھرتے ہی ہوں گے، ہیں جی؟
حسن ظن ہے آپ کا جناب!

Wish
25-07-2010, 09:45 PM
السلام علیکم۔ بہت اچھا انٹریو رہا۔۔ ابھی فرصت سے سارا پڑھا ہے۔ ۔ کافی کچھ تو پتہ چل گیا۔۔ یہ کچھ باتیں میرے ذہن میں آئیں۔ ۔ آپ ہی کے جوابات سے کچھ سوالات۔ ۔

اس لئے ہر رات کو گھر سے نکل آتا ہوں میں
سردیوں کے چاند کو احساس تنہائی نہ ہو

بہت اچھا شعر۔۔ اس شعر نے مجھے یہاں میسج کرنے پہ اکسایا۔۔ لیکن ۔۔۔
سردیوں کے چاند کا نام تو بتا دیں۔ ۔ ۔
;);d

Give and do not expect any rewards
Look toward Allah for his blessings

کیا انسان توقعات خود پیدا کرتا ہے؟ یا یہ پیدا ہو جاتی ہیں؟

جی بہت، اب تو بچوں کے ساتھ بھی کبھی کبھی کھیل لیتے ہیں۔ لڈو، سکریبلز، چیس وغیرہ وغیرہ

لڈو کھیلتے وقت کیا رُولز ہوتے ہیں وہ بتائیں۔۔ اور سکریبل میں کن الفاظ کو بار بار استعمال کرتے ہیں؟ جیسے میں بھی کھیلوں تو میں محسوس کرتی ہوں بار بار کھیلنے میں لفظوں کی رپیٹیشن ہو جاتی ہے۔ ۔

نیند، دیر سے آتی ہے، کئی بار تو گولی کھانی پڑتی ہے

کیا بے سکونی کا شکار ہیں؟ اگر ہاں تو کیوں؟نہ تو بھی کیوں؟

Kazmi
25-07-2010, 09:50 PM
براہ کرم تصحیح کر لیجیے گا، ان شاءاللہ ہوتا ہے۔ ملا کر لکھنے سے معنی بدل جاتے ہیں۔

جزاک اللہ

استغفراللہ ربّی من کل ذنب و اتوب الیہ۔
----

ان شاء اللہ اور انشاء اللہ میں فرق

اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ 'ان شاء اللہ' کو 'انشاء اللہ' لکھتے ہیں جو کہ درست نہیں ہے.. ابنِ ہشام کی شذور الذہب میں آیا ہے کہ 'انشاء' کا مطلب ہے بنانا یا دریافت کرنا، ارشادِ باری تعالی ہے: 'انا انشانہن انشاء' یعنی ہم نے (ان عورتوں کو) بنایا ہے.. چنانچہ جب ہم 'انشاء اللہ' لکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ نعوذباللہ ہم نے اللہ کو بنایا ہے..!؟

درست لفظ 'ان شاء اللہ' ہے.. ارشادِ باری تعالی ہے: 'وما تشاؤن الا ان یشاء اللہ' … اور حضرت یوسف کی زبانی ارشاد فرمایا: 'ستجدنی ان شاء اللہ من الصابرین'.

امید ہے فرق واضح ہوگیا ہوگا

Wish
25-07-2010, 09:50 PM
انٹرویو پڑھ کر منہ کافیی میٹھا میٹھا سا ہو گیا۔ ۔ ۔
اب اپنے تین نیگیٹیو پوائنٹس بتائیں۔ ۔ وہ بھی ایسے جو ڈھکی چھپی تعریف نہ ہو۔۔ جیسے۔ ۔ عموماً لوگوں کو کہتے سنا ہے

"میری یہ بہت بری عادت ہے کہ میں دوسروں پر بڑی جلدی اعتبار کر لیتا/لیتی ہوں۔"
اب کیا یہ بری عادت ہوئی۔ ۔ ؟ بس ایسی نہ ہو جو آپ بتائیں۔ ۔

Kazmi
25-07-2010, 10:16 PM
السلام علیکم۔
وعلیکم السلام
بہت اچھا انٹریو رہا۔
آجکل مکھن زیادہ سستا ہے یا مارجرین؟
۔ ابھی فرصت سے سارا پڑھا ہے۔
آپ کو فرصت مل کیسے گئی استانی جی ؟
۔ کافی کچھ تو پتہ چل گیا۔
باقی کا پتہ نہ ہی چلے تو بھلا
۔ یہ کچھ باتیں میرے ذہن میں آئیں۔
ذہن؟ کیا مطلب ؟؟
۔ آپ ہی کے جوابات سے کچھ سوالات۔ ۔
جل تو جلال تو ۔ ۔ ۔

بہت اچھا شعر۔۔ اس شعر نے مجھے یہاں میسج کرنے پہ اکسایا۔۔ لیکن ۔۔۔
سردیوں کے چاند کا نام تو بتا دیں۔ ۔ ۔
نام میں کیا رکھا ہے؟

کیا انسان توقعات خود پیدا کرتا ہے؟ یا یہ پیدا ہو جاتی ہیں؟
توقعات جو جھاڑیاں ہی ہوتی ہیں، خود رو ہی ہوتی ہیں مگر ہم نادانی میں ان کی آبیاری شروع کر دیتے ہیں، بر وقت کاٹ چھانٹ نہ کی جائے تو ہم خود ہی ان کے کانٹوں میں الجھنا شروع ہو جاتے ہیں

لڈو کھیلتے وقت کیا رُولز ہوتے ہیں وہ بتائیں۔
چیٹنگ لازمی ہو گی
چھوٹے بچوں کو جتوانا سب پر فرض ہو گا
۔ اور سکریبل میں کن الفاظ کو بار بار استعمال کرتے ہیں؟
زیادہ واولز والے ورڈز، کیونکہ وہ عموماً لمبے ہوتے ہیں
مگر کیو، ایکس، ڈبلیو، کے وغیرہ والے ورڈز کا اپنا ہی مزہ ہے
جیسے میں بھی کھیلوں تو میں محسوس کرتی ہوں بار بار کھیلنے میں لفظوں کی رپیٹیشن ہو جاتی ہے۔
بالکل، کچھ ورڈز ہتھے چڑھ جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔

کیا بے سکونی کا شکار ہیں؟ اگر ہاں تو کیوں؟نہ تو بھی کیوں؟
بے سکونی نہیں، کام کی نوعیت ہی کچھ ایسی بن گئی ہے۔
ڈیزائننگ اور پلاننگ کا کام رات میں اچھا ہوتا ہے، نو ڈسٹربنس

Kazmi
25-07-2010, 10:24 PM
انٹرویو پڑھ کر منہ کافیی میٹھا میٹھا سا ہو گیا۔ ۔ ۔
اب اپنے تین نیگیٹیو پوائنٹس بتائیں۔
صرف تین؟ چلو اگر تین سے کام چل سکتا ہے تو تین ہی بتا دیتے ہیں
جلد بازی
پھڈے بازی
تیسرے کا مجھے اردو میں کامل ترجمہ نہیں مل سکا، اس لئے انگریزی میں ہی قبول کر لیں
Highly Possessive

Lubna Ali
26-07-2010, 01:06 AM
میرے یہ چند سوالات ہیں ۔ ۔ ۔

لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے ؟

نیند اور بھوک اور پیاس میں سے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ کیا ؟

کتنے محب وطن ہیں؟

جشن آزادی مناتے ہیں تو کس طرح؟

پانی، بجلی، گیس. . ۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسے گیں؟

بیماری میں ایک جگہ لیٹے رہتے ہیں۔ ۔ یاعام دنوں سے زیادہ گھومتے پھرتے ہیں؟

ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتے ہیں۔

بیماری میں دوائیں آرام سے کھا لیتے ہیں یا نخرے کرتے ہیں؟۔

ہائے ہائے کرتے ہیں۔ یا معصوم بن کر لیٹے رہتے ہیں ؟

کسی خزانے کا نقشہ مل جاۓ یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آۓ تو کیا کریں گے؟

اگر بالمشافہ ملاقات کا موقعہ ملے تو فورم کے کس ممبر سے ملنا چاہیں گے ؟

آج کل لڑکوں میں لڑکیوں کی نقالی ۔۔ ۔ اور لڑکیوں میں لڑکوں کے انداز ۔ ۔ اسٹائل وغیرہ اپنانا۔ ۔ فیشن کے نام پر عام ہے۔ ۔
ایسے کون کون سے فیشن آپ کو سخت ناپسند ہیں؟

مردوں کی کون سی عادات اچھی نہیں لگتیں؟

عورتوں کی کونسی عادت پسند نہیں؟

رکشہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتے ہیں ؟

فورم کے کس ممبر سے لڑنے کا دل چاہتا ہے ؟

فورم کی ایڈمنسٹریٹر بنا دیا جاۓ تو کس ممبر کو سب سے پہلے نکال باہر کریں گے؟ میرے علاوہ

سعد
26-07-2010, 01:06 AM
تیسرے کا مجھے اردو میں کامل ترجمہ نہیں مل سکا، اس لئے انگریزی میں ہی قبول کر لیں
Highly Possessive

تیسرے کا تسلط پسند کر لیجیے۔

Lubna Ali
26-07-2010, 01:09 AM
کیا آ پ کو لکھنے لکھانے سے دلچسپی ہے؟ اسٹوڈنٹ دور میں مضمون نگاری میں کیسی کارکردگی تھی؟ اس سوال کی وجہ یہ ہے کہ آپ کا انداز تحریر بہت سادہ مگر دلچسپ پے اور پڑھ کر مزہ آتا ہے۔

اپنی کون سی عادت جو آپکو اپنے بچوں میں نطر آتی ہیں اور آپ سوچتے ہیں یہ کیسے میری طرح ہوگئے یا آپ تبدیل کرنا چاہیں ؟

شام کا وقت کو گھر مین اکیلے ہوں کچھ کھانے کا دل چاہے لیکن ریڈی میڈ کچھ نا ہو تو سب سے پہلے کیا بنا کر کھانے کا خیال آتا ہے؟

پانی پی کر گلاس اسی وقت دھو لیتے ہیں یا بعد کے لئے رکھ دیتے ہیں ؟

اگر ایک بوتل اور ایک گلاس ساتھ رکھا ہوا ہو تو کیا کریں گے اگر آپ کو بہت شدید پیاس لگے غٹاغٹ ڈائریکٹ بوتل سے پی لیں گے یا اچھے بچوں کی طرح پہلے گلاس میں بھر کر بیٹھ کر بسم اللہ پڑھ کر پیئے گیں ؟

کبھی گھر مین بہن بھائیوں کی چیزیں چھپ کر استعمال کی ہیں اور کون کون سیء چیزیں چھپ کر استعما کرتے تھی؟

آپکا وارڈروب کیسا ہوتا ہے ؟
بہت آرگنائزڈ
بس نارمل سا
کا ایک جنگ سا سماں پیش کر رہا ہوتا ہے؟

ٹھنڈا پانی ہے یا کولا؟

جوس پسند ہے یا فروٹ کھانا پریفر کرتے ہیں ؟

ایسی کونسی بہت ہلیدی چیز ہے جو چاہنے کے باوجود آپ کھا نہیں پاتے ؟

اپنی بیماری کے بارے میں کس کو سب سے پہلے بتاتے ہیں یا کسی کو نہیں بتاتے ؟

Lubna Ali
26-07-2010, 01:12 AM
بچوں کو ڈانٹنے کا سب سے کامن جملہ کیا ہوتا ہے؟

انگریزی مین ڈانٹتے ہیں یا اردو میں ؟

اپنے کپڑوں کی میچنگ کا کتنا خیال رکھتے ہیں یا بس جو مل گیا پہن لیتے ہیں کچھ اسپیشیل نہیں کرتے؟

فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں؟ اگر ہاں تو ویک میں کتنی بار؟

جب پرانی باتیں یاد آتی ہین بچپن کی حوشگوار یادیں ؟ یا ایسا وقت جس میں آپ بہت تکلیفوں یا مشکلات میں رہے ہوں تو تاثرات کیسے ہوتے ہیں ؟

آپکو جگانا آسان کام ہے یا مشکل؟

ون اردو میں کسی بہت گرما گرم موضوع پر بحث ہو رہی ہوں اور آپکو کوئی ڈسٹرب کرے تو کیسا لگتا ہے کیا اسکو کاٹ کھانے کو دوڑتے ہیں یا اسکی بات آرام سے سن لیتے ہیں؟

ٹائپنگ دیکھ کر کرتے ہیں یا بغیر دیکھے ؟ یا یہاں آنے سے پہلے ہی ماہر تھے ٹائپ کرنے میں؟

اپنے پوسٹ کئے ہوئے پوسٹ کو اگلے دن دوبارہ پڑھتے ہیں کہ کیا لکھا تھا ؟

یہاں لطیفے پڑھ کر قہقے لگاتے ہیں یا بس مسکراتے ہیں یا لطیفے پڑھنے جاتے ہی نہیں ؟

اب تک کتنے لطیفے پوسٹ کئے آپ نے؟

بسکٹ چائے میں ڈبو کر کھاتے ہیں ؟

ایسی کونسی چیز جو آپ کو اپنے آپ میں بہت فنی لگتی ہے یا ایسا لگتا ہے میری یہ عادت سب سے جدا ہے؟

کمپیوٹر میں کوئی گڑ بڑ ہوجائے تو کس حد تک اسکو ٹھیک کرنا آتا ہے؟

کونسا ایسا فاسٹ فوڈ ہے جو آپ کو لگتا ہے گھر میں آپ زیادہ اچھا بنا لیتے ہیں؟

اگر باہر سے کھانا آڈر کروانا ہو تو سب سے زیادہ کیا آڈر کرواتے ہیں؟

پارٹیز کو انجوائے کرتے ہیں یا بھگتاتے ہے تعلقات صصحیح رہیں اسی وجہ سے مجبوری میں جاتے ہیں؟

ریڑھی اور خوانچہ فرشوں کے کھانے کھاتے ہیں ؟

باقی سوالات بعد میں

Kazmi
26-07-2010, 01:27 AM
میرے یہ چند سوالات ہیں ۔ ۔ ۔
نہیں بخشا ناں ! حالانکہ ہم نے ترلا منت بھی کیا تھا وہاں ۔ ۔ ۔

لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے ؟
جی بالکل، بہت اچھا لگتا ہے۔
اس سلسلے میں بہت سارے مزے مزے کے واقعات بھی کبھی سنائیں گے
نیند اور بھوک اور پیاس میں سے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ کیا ؟
پیاس برداشت کرنا ذرا مشکل ہے، خصوصاً پراجیکٹ سائٹس پر۔ بھوک البتہ پریشان نہیں کرتی۔ نیند بھی بس ٹھیک ہی ہے۔
کتنے محب وطن ہیں؟
الحمد للہ، اللہ تعالی اور پیارے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد وطن ہی کی محبت ہے۔
جشن آزادی مناتے ہیں تو کس طرح؟
بچوں کے ساتھ بچے بن کر
پانی، بجلی، گیس. . ۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسے گیں؟
کیا؟ آپ کا مطلب ہے کہ ان میں سے کوئی ابھی تک کھلا بھی ہے؟ ؟ ؟
بیماری میں ایک جگہ لیٹے رہتے ہیں۔ ۔ یاعام دنوں سے زیادہ گھومتے پھرتے ہیں؟
ہائبر نیشن
ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتے ہیں۔
یاہو میل، فیس بک، کاروباری ویب سائٹس

بیماری میں دوائیں آرام سے کھا لیتے ہیں یا نخرے کرتے ہیں؟۔
اچھے بچوں کی طرح، فل کو آپریشن

ہائے ہائے کرتے ہیں۔ یا معصوم بن کر لیٹے رہتے ہیں ؟
کمزوری ہو تو کراہنے سے ریلیف ملتا ہے

کسی خزانے کا نقشہ مل جاۓ یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آۓ تو کیا کریں گے؟
جلدی بتائیں کہاں ہے، ففٹی ففٹی۔
تفنن بر طرف، ہم محنت کش ہیں، اپنی محنت اور اللہ تعالی کی رحمت کے علاوہ کسی سورس کی توقع یا امید نہیں رکھتے۔

اگر بالمشافہ ملاقات کا موقعہ ملے تو فورم کے کس ممبر سے ملنا چاہیں گے ؟
محمد قدر علی بھائی سے، مگر ہم ایک ایسا ہی سنہری موقع بخار کی وجہ سے کھو چکے ہیں ۔ ۔ ۔

آج کل لڑکوں میں لڑکیوں کی نقالی ۔۔ ۔ اور لڑکیوں میں لڑکوں کے انداز ۔ ۔ اسٹائل وغیرہ اپنانا۔ ۔ فیشن کے نام پر عام ہے۔ ۔
ایسے کون کون سے فیشن آپ کو سخت ناپسند ہیں؟
جس دو طرفہ نقالی کا آپ نے ذکر کیا، یہ تو سراسر ملعون و مطعون ہے

مردوں کی کون سی عادات اچھی نہیں لگتیں؟
عورتوں کا مذاق اڑانا اور انہیں مردوں کے مقابلے میں حقیر جاننا

عورتوں کی کونسی عادت پسند نہیں؟
ایثار

رکشہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتے ہیں ؟
عرصہ گذرا، زیادہ بحث نہیں کرتے تھے، مگر پیشگی طے ضرور کرتے تھے۔ اب صرف بیرون ملک سفر میں کبھی کبھی ٹیکسی کی ضرورت پڑتی ہے تو بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔
گذشتہ دنوں مالپینزا ایئر پورٹ سے میلان کے لئے ٹیکسی والے سے بھی پیشگی ہی طے کر لیا تھا پچاسی یورو۔ میٹر پر ترانوے بن گئے تھے، ہم فائدے میں رہے۔

فورم کے کس ممبر سے لڑنے کا دل چاہتا ہے ؟
آپ سے میری ایک جھڑپ ہو چکی ہے۔ یاد ہے؟

فورم کی ایڈمنسٹریٹر بنا دیا جاۓ تو کس ممبر کو سب سے پہلے نکال باہر کریں گے؟ میرے علاوہ
ہم بھی عجب قوم ہیں، اختیارات کے ساتھ ہی دھونس اور مرضی پورہ شروع، ہم مثبت کیوں نہیں سوچتے؟

Kazmi
26-07-2010, 01:43 AM
دوسرا ڈرون حملہ ؟
کیا آ پ کو لکھنے لکھانے سے دلچسپی ہے؟
جی بالکل ہے
اسٹوڈنٹ دور میں مضمون نگاری میں کیسی کارکردگی تھی؟
بہت اچھی، سکول میں کئی اسناد لیں، عملی سائنس اور سائنس ڈائجسٹ میں لکھا کرتے تھے، انعامات بھی پائے۔
اس سوال کی وجہ یہ ہے کہ آپ کا انداز تحریر بہت سادہ مگر دلچسپ پے اور پڑھ کر مزہ آتا ہے۔
حوصلہ افزائی کا شکریہ، خوش رہو، آباد رہو۔ آمین۔
اپنی کون سی عادت جو آپ کو اپنے بچوں میں نطر آتی ہیں اور آپ سوچتے ہیں یہ کیسے میری طرح ہوگئے یا آپ تبدیل کرنا چاہیں ؟
کچھ باتیں دکھاوے کے زمرے میں آجاتی ہیں، پہلے ہم اس سے ملتا جلتا سوال گول کر چکے ہیں مگر صرف اور صرف موٹیویشن کے لئے اشارہ دے رہے ہیں کہ ہمیں ہمیشہ یہی بتایا، سکھایا اور کر کے دکھایا گیا کہ دوسروں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرو۔
الحمدللہ یہی روایات آگے بڑھ رہی ہیں۔
شام کا وقت کو گھر مین اکیلے ہوں کچھ کھانے کا دل چاہے لیکن ریڈی میڈ کچھ نا ہو تو سب سے پہلے کیا بنا کر کھانے کا خیال آتا ہے؟
سب کچھ بنانا آتا ہے، جو بھی میٹیرئیل دستیاب ہو گا کچھ نہ کچھ بنا ہی لیں گے چاہے کوئی نئی ایجاد ہی کیوں نہ کرنا پڑ جائے۔
ویسے ملک شیک آسان ہے ناں ؟
پانی پی کر گلاس اسی وقت دھو لیتے ہیں یا بعد کے لئے رکھ دیتے ہیں ؟
فوری دھو دیا کرتے تھے، اب تو بیگم اوربیٹیوں کے "بے جا لاڈ پیار" نے ہماری عادتیں بگاڑ دی ہیں۔
اگر ایک بوتل اور ایک گلاس ساتھ رکھا ہوا ہو تو کیا کریں گے اگر آپ کو بہت شدید پیاس لگے غٹاغٹ ڈائریکٹ بوتل سے پی لیں گے یا اچھے بچوں کی طرح پہلے گلاس میں بھر کر بیٹھ کر بسم اللہ پڑھ کر پیئے گیں ؟
سفر میں اگر گلاس دستیاب نہ ہو تو نلکی سے پی لیتے ہیں، ورنہ پرائیارٹی گلاس ہے۔
لڑکپن میں بوتل سے براہ راست ایک ہے "ڈیک" میں پینے کا مظاہرہ کیا کرتے تھے۔
کبھی گھر مین بہن بھائیوں کی چیزیں چھپ کر استعمال کی ہیں اور کون کون سیء چیزیں چھپ کر استعما کرتے تھی؟
ایسا کبھی کرنا ہی نہیں پڑا
آپکا وارڈروب کیسا ہوتا ہے ؟
Simple but well managed
بہت آرگنائزڈ
بس نارمل سا
کا ایک جنگ سا سماں پیش کر رہا ہوتا ہے؟

ٹھنڈا پانی ہے یا کولا؟
ٹھنڈا پانی اور الحمد للہ
کولا اور چائے کو اوائیڈ کرتے ہیں
جوس پسند ہے یا فروٹ کھانا پریفر کرتے ہیں ؟
دونوں ۔ ۔ بہت بہت بہت
ایسی کونسی بہت ہلیدی چیز ہے جو چاہنے کے باوجود آپ کھا نہیں پاتے ؟
یہ ہلیدی کیا ہوتا ہے؟
اپنی بیماری کے بارے میں کس کو سب سے پہلے بتاتے ہیں یا کسی کو نہیں بتاتے ؟
بیگم ہی کو بتانا ہوتا ہے

Kazmi
26-07-2010, 02:09 AM
تیسرا ڈرون حملہ ؟؟؟
بچوں کو ڈانٹنے کا سب سے کامن جملہ کیا ہوتا ہے؟
آپ بچے ہو؟

انگریزی مین ڈانٹتے ہیں یا اردو میں ؟
اردو میں

اپنے کپڑوں کی میچنگ کا کتنا خیال رکھتے ہیں یا بس جو مل گیا پہن لیتے ہیں کچھ اسپیشیل نہیں کرتے؟
ہماری میچنگ کا خیال رکھنے والے جیتے رہیں، ہمیں کوئی فکر نہیں
فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں؟ اگر ہاں تو ویک میں کتنی بار؟
اوائیڈ ہی کرتے ہیں، مگر بچوں کا ساتھ دینا پڑتا ہے، کبھی کبھی

جب پرانی باتیں یاد آتی ہین بچپن کی حوشگوار یادیں ؟ یا ایسا وقت جس میں آپ بہت تکلیفوں یا مشکلات میں رہے ہوں تو تاثرات کیسے ہوتے ہیں ؟
ہم اپنے ماضی کی اچھی، مشکل سب باتیں اپنے بچوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں اور ان واقعات میں صبر، شکر اور درس کے مقامات کو ہائیلائیٹ کرتے ہیں

آپکو جگانا آسان کام ہے یا مشکل؟
انسٹینٹ

ون اردو میں کسی بہت گرما گرم موضوع پر بحث ہو رہی ہوں اور آپکو کوئی ڈسٹرب کرے تو کیسا لگتا ہے کیا اسکو کاٹ کھانے کو دوڑتے ہیں یا اسکی بات آرام سے سن لیتے ہیں؟
اختلاف رائے ہر انسان کا حق ہے، بال اگر ہمارے کورٹ میں ہو تو وضاحت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

ٹائپنگ دیکھ کر کرتے ہیں یا بغیر دیکھے ؟ یا یہاں آنے سے پہلے ہی ماہر تھے ٹائپ کرنے میں؟
گزشتہ انیس سال سے باقاعدہ کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں مگر ٹائپنگ میں صرف تین انگلیاں ہی استعمال کرتے ہیں، کی بورڈ دیکھ کر۔

اپنے پوسٹ کئے ہوئے پوسٹ کو اگلے دن دوبارہ پڑھتے ہیں کہ کیا لکھا تھا ؟
کبھی کبھی، کوئی شک گذرے یا ترمیم و اضافہ کا ارادہ ہو تو۔

یہاں لطیفے پڑھ کر قہقے لگاتے ہیں یا بس مسکراتے ہیں یا لطیفے پڑھنے جاتے ہی نہیں ؟
مسکرانا سنت ہے،

اب تک کتنے لطیفے پوسٹ کئے آپ نے؟
گنے تو نہیں، دس بارہ کئے ہوں گے
بسکٹ چائے میں ڈبو کر کھاتے ہیں ؟
نہیں، بسکٹ خشک کھاتے ہیں، رس ڈبو کر
ایسی کونسی چیز جو آپ کو اپنے آپ میں بہت فنی لگتی ہے یا ایسا لگتا ہے میری یہ عادت سب سے جدا ہے؟
ناگہانی، اچانک، قطعی غیر متوقع اور خطرناک صورتحال میں بھی ہنسی مذاق کا استعمال اور سب سے بڑھ کر اور کامیاب ریسکیو ایفرٹ، کبھی کبھی ہم خود حیران ہوتے ہوں۔
سسکتے ہوئے مریض یا زخمی کو بھی باتوں میں لگا کر ہنسا دینا، تاکہ فرسٹ ایڈ یا ڈاکٹر تک رسائی ملنے تک اس کی تکلیف کے احساس کو کم کیا جا سکے۔
ہمارا کام ایسا ہے کہ حادثات ہوتے ہیں، ہم خود کئی بار شدید زخمی ہو چکے ہیں مگر مشین یا ملبے میں پھنسے ہوئے آدمی سے گپ شپ اور چھیڑ چھاڑ کر لیتے ہیں۔
کمپیوٹر میں کوئی گڑ بڑ ہوجائے تو کس حد تک اسکو ٹھیک کرنا آتا ہے؟
مکمل نیا بھی بنا سکتے ہیں مگر ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بچوں سے کروائیں
کونسا ایسا فاسٹ فوڈ ہے جو آپ کو لگتا ہے گھر میں آپ زیادہ اچھا بنا لیتے ہیں؟
پکوڑے ۔ ۔ ۔ اگر آپ اس کو "فاسٹ" مان لیں تو!۔
سویٹ پین کیک بہت اعلی بنا لیتے ہیں
اگر باہر سے کھانا آڈر کروانا ہو تو سب سے زیادہ کیا آڈر کرواتے ہیں؟
مٹن بون لیس وغیرہ، یہ تو وقطی ضرورت کے مطابق ہی ہو گا ناں۔
پارٹیز کو انجوائے کرتے ہیں یا بھگتاتے ہے تعلقات صصحیح رہیں اسی وجہ سے مجبوری میں جاتے ہیں؟
انجوائے کرتے ہیں، ہمیں جانے کی بجائے بلانا مرغوب ہے
ریڑھی اور خوانچہ فرشوں کے کھانے کھاتے ہیں ؟
جی ہاں، کبھی کبھی۔
کل ہی لاہور میں دوپہر کو دال چاول کھائے ایک ریڑھی سے، کمال مرچیں تھیں، ناک بہتی گئی، ہم گاڑی سے ٹشو کا ڈبہ نکال لائے مگر کھانے سے باز نہ آئے۔ آج صبح سے چھ بار ٹوائلٹ جا چکے ہیں۔

باقی سوالات بعد میں
کوئی ضمانت وغیرہ کا بندوبست کریں ؟

سعد
26-07-2010, 02:40 AM
شاہانہ طرز تخاطب ہمیشہ سے ہی رہا ہے یا تبدیلی کا مرہون منت ہے؟

Kazmi
26-07-2010, 02:43 AM
شاہانہ طرز تخاطب ہمیشہ سے ہی رہا ہے یا تبدیلی کا مرہون منت ہے؟

یا شیخ !۔
پھر پہیلی؟ ہم کچھ سمجھے نہیں ۔ ۔ ۔ ۔
۔
???
???
???
???
???

سعد
26-07-2010, 02:45 AM
اوہو! سیدھا سا تو سوال ہے۔ نہار منہ بادام کھایا کیجیے، افاقہ ہوگا۔
آپ ہمیشہ سے ہی ہم رہے ہیں یا بعد میں ہو گئے تھے؟

Kazmi
26-07-2010, 02:52 AM
اوہو! سیدھا سا تو سوال ہے۔ نہار منہ بادام کھایا کیجیے، افاقہ ہوگا۔
آپ ہمیشہ سے ہی ہم رہے ہیں یا بعد میں ہو گئے تھے؟

بھئ واہ، آپ تو ماشاء اللہ حکیم بھی ہیں۔
اجی حضرت اتنی گہرائی میں جانے کی کیا ضرورت ہے؟

ہمارے سکول کے ایک استاد جناب احسان باری صاحب فرمایا کرتے تھے جو اپنی عزت نہیں کر سکتا وہ دوسرے کی عزت کیا کرے گا؟

وہ فرمایا کرتے تھے "میں" تو بکری بولتی ہے، اس لئے خود کے لئے "ہم" کا صیغہ استعمال کیا کریں۔

اسی طرح وہ فرمایا کرتے تھے کہ "تم" بلانا بد تمیزی ہے، ہمیشہ "آپ" کہ کر پکارو۔

یعنی اپنی بھی عزت کرو اور دوسروں کی بھی۔

سعد
26-07-2010, 03:11 AM
گہرائی میں جائے بغیر موتی بھی تو ہاتھ نہیں لگتے، ہیں جی؟
آہا بہت خوب!

Samia Ali
26-07-2010, 12:28 PM
دوسرا ڈرون حملہ ؟

تیسرا ڈرون حملہ ؟؟؟
باقی سوالات بعد میں
کوئی ضمانت وغیرہ کا بندوبست کریں ؟

لبنی آپی کی طرف سے ابھی تو شروعات ہیں انکل آپ ابھی سے گھبرا گئے ہی ہی ہی

Severus
26-07-2010, 01:06 PM
السلام علیکم۔۔۔

جی میں بھی کچھ سوال پوچھنا چاہوں گا۔۔۔۔

خلیفہ جی کی تریف دو الفاظ میں کریں۔۔۔۔۔۔۔

ایسا ایک سوال جو آپ کش سے کرنا چاہیں؟

کش کی تریف ایک حرف سے کم میں کریں۔۔

الٹی گنتی سنائیں۔۔۔۔۔عربی میں

بال کتنے لمبے ہونے پہ کٹواتے ہیں؟

آپکی پسندیدہ فلم۔۔۔انڈین

شادی کے بعد کوئی ایسا موقع آیا جب کہا ہو۔۔۔۔اس سے اچھا تو میں خود پکا سکتا ہوں، اور پھر پکانے کا حکم ملا ہو؟

کبھی پانچ میل پیدل چلے ہیں؟

فی الحال اتنے ہی۔۔۔۔ارے ہاں

کش کے لیے کوئی نصیحت

رفعت
26-07-2010, 01:20 PM
کچھ ڈرون حملے میری طرف سے بھی

1۔۔۔۔جن بھوت سے ڈرتے ہیں کیا؟

2۔۔۔رات کے وقت سنسان جگہ پر ایک جن اچانک سامنے آجائے تو آپ ڈر جائیں گے یا جن کو ڈرائیں گے ؟

3۔۔۔کیا جنات انسان کو اپنے قبضے میں کر سکتے ہیں ۔۔جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ فلاں پر جن کا سایہ ہو گیا ہے ؟

4۔۔۔کبھی کسی کو ہاتھ دکھایا۔۔۔وہ والا نہیں بھئی ،نجومی والا؟

5۔۔۔بچوں کے مستقبل کا فیصلہ ان پر چھوڑا ہے کہ خود کریں گے ۔کہ بیٹا اچھے سے پڑھو بڑے ہو کر یہ بننا ہے ؟

6۔۔۔کبھی کسی کو دھوکا دیا ہے ؟لگتا نہیں ویسے

7۔۔۔کسی سے بات کرنے کو جی نہیں چاہ رہا لیکن مجبوری ہے کرنی پڑ رہی ہے تو کیسے بات کریں گے ؟

8۔۔۔دکھاوے کی مسکراہٹ لاتے ہیں کیا ناپسندیدہ شخصیت سے بات کرتے ہوئے ۔۔۔جس کو سیلزمین والی سمائل کہا جاتا ہے ؟

9۔۔۔آپ کے جوابات میں پڑھا کہ ماشاءاللہ بولتے زیادہ ہیں
تو اگر آپ کو پانچ گھنٹے چپ کر کے بٹھایا جائے ،محفل میں ۔۔تو کیا حالت ہو گی ؟

10۔۔۔زرداری آکر کہے کہ کاظمی بھیا میرے ساتھ سیٹ ادل بدل کر لیں تو کیا جواب دیںگے ؟

11،۔۔۔۔نیوز چینل دیکھتے ہیں؟کونسا؟

12۔۔۔کون سا اینکر پرسن پسند ہے ؟یا ایسا کہہ لیں کون صحیح لگتا ہے آپ کو؟

13۔۔کبھی بھابی نے بچوں کے سامنےڈانٹا؟

14۔۔۔کبھی بھابی کی جھوٹی تعریف کی؟سچ سچ بتائیے گا؟ویسے زبردستی نہیں ہے نہ بتانا چاہیں تو کوئی بات نہیں۔۔

15۔۔۔لوڈشیڈنگ کے بعد جب لائٹ آتی ہے تو سب سے پہلے کیا کرتے ہیں؟

16۔۔۔۔لائی لگ ہیں کیا؟لائی لگ کا تو پتا ہے نا کیا ہوتا ہے ۔۔

ابھی کے لیے اتنا ہی باقی بعد میں

Kazmi
26-07-2010, 09:29 PM
السلام علیکم۔۔۔
و علیکم السلام
جی میں بھی کچھ سوال پوچھنا چاہوں گا۔۔۔۔
جی ضرور
خلیفہ جی کی تریف دو الفاظ میں کریں۔۔۔۔۔۔۔
کونسے خلیفہ جی کا پوچھ رہے ہیں جناب ؟
ایسا ایک سوال جو آپ کش سے کرنا چاہیں؟
اس انٹرویو کی کیا ضرورت تھی؟
کش کی تریف ایک حرف سے کم میں کریں۔۔
؟
الٹی گنتی سنائیں۔۔۔۔۔عربی میں
سانوں سدھی کدوں آندی اے؟
بال کتنے لمبے ہونے پہ کٹواتے ہیں؟
جب کانوں کو چھونے لگیں
آپکی پسندیدہ فلم۔۔۔انڈین
تھری ایڈئیٹس
شادی کے بعد کوئی ایسا موقع آیا جب کہا ہو۔۔۔۔اس سے اچھا تو میں خود پکا سکتا ہوں، اور پھر پکانے کا حکم ملا ہو؟
نہیں
کبھی پانچ میل پیدل چلے ہیں؟
پیدل تو بہت چلتے رہے ہیں
فی الحال اتنے ہی۔۔۔۔ارے ہاں

کش کے لیے کوئی نصیحت
کوئی فائدہ نہیں ہو گا ;d;d

Kazmi
26-07-2010, 09:43 PM
کچھ ڈرون حملے میری طرف سے بھی
جی ہم غریبوں کے جھونپڑے حاضر ہیں، داغئیے جو میزائل داغنا ہے
1۔۔۔۔جن بھوت سے ڈرتے ہیں کیا؟
اوں ہوں، اُن سے بھی پوچھئیے، ہو سکتا ہے وہ ہم سے ڈرتے ہوں۔
2۔۔۔رات کے وقت سنسان جگہ پر ایک جن اچانک سامنے آجائے تو آپ ڈر جائیں گے یا جن کو ڈرائیں گے ؟
ہم تو اس کے ایسے ڈنٹر پلوائیں گے کہ یاد ہی رکھے گا
3۔۔۔کیا جنات انسان کو اپنے قبضے میں کر سکتے ہیں ۔۔جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ فلاں پر جن کا سایہ ہو گیا ہے ؟
اشرف المخلوقات کون ہے بھلا، ذرا کسی بچے سے پوچھ کر بتائیں
4۔۔۔کبھی کسی کو ہاتھ دکھایا۔۔۔وہ والا نہیں بھئی ،نجومی والا؟
جی، زمانہ جاہلیت یعنی تعلیمی دور میں ایسا شغل کیا کرتے تھے
5۔۔۔بچوں کے مستقبل کا فیصلہ ان پر چھوڑا ہے کہ خود کریں گے ۔کہ بیٹا اچھے سے پڑھو بڑے ہو کر یہ بننا ہے ؟
بچوں کی کونسلنگ ضرور کرتے ہیں مگر فیصلہ تو ان کو خود ہی کرنا چاہئیے ناں
6۔۔۔کبھی کسی کو دھوکا دیا ہے ؟لگتا نہیں ویسے
خیر، ایسے بھی پاک دامن نہیں۔ ایک قصہ تو پہلے بیان کر ہی چکے ہیں، یہاں دیکھ لیں (http://www.oneurdu.com/forums/showpost.php?p=1488403&postcount=2)۔
7۔۔۔کسی سے بات کرنے کو جی نہیں چاہ رہا لیکن مجبوری ہے کرنی پڑ رہی ہے تو کیسے بات کریں گے ؟
ٹال دینا ہی مناسب ہو گا
8۔۔۔دکھاوے کی مسکراہٹ لاتے ہیں کیا ناپسندیدہ شخصیت سے بات کرتے ہوئے ۔۔۔جس کو سیلزمین والی سمائل کہا جاتا ہے ؟
ایسا ہم سے ہوتا نہیں
9۔۔۔آپ کے جوابات میں پڑھا کہ ماشاءاللہ بولتے زیادہ ہیں
جہاں بولنا ہو صرف وہیں بولتے ہیں
تو اگر آپ کو پانچ گھنٹے چپ کر کے بٹھایا جائے ،محفل میں ۔۔تو کیا حالت ہو گی ؟
نو پرابلم
10۔۔۔زرداری آکر کہے کہ کاظمی بھیا میرے ساتھ سیٹ ادل بدل کر لیں تو کیا جواب دیںگے ؟
آپ کو مالی چاہئیے، یا ڈرائیور وغیرہ ۔ ۔ ۔
11،۔۔۔۔نیوز چینل دیکھتے ہیں؟کونسا؟
دنیا
12۔۔۔کون سا اینکر پرسن پسند ہے ؟یا ایسا کہہ لیں کون صحیح لگتا ہے آپ کو؟
نسیم زہرہ
13۔۔کبھی بھابی نے بچوں کے سامنےڈانٹا؟
اسے ڈانٹنا آتا ہی نہیں، بچوں کو ڈانٹنے تک کی توفیق نہیں
14۔۔۔کبھی بھابی کی جھوٹی تعریف کی؟سچ سچ بتائیے گا؟
سچ بتاؤں، وہ ہے ہی تعریف کے قابل۔ اللہ تعالی اسے بہترین اجر عطا فرمائے۔
ویسے زبردستی نہیں ہے نہ بتانا چاہیں تو کوئی بات نہیں۔۔
15۔۔۔لوڈشیڈنگ کے بعد جب لائٹ آتی ہے تو سب سے پہلے کیا کرتے ہیں؟
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
16۔۔۔۔لائی لگ ہیں کیا؟لائی لگ کا تو پتا ہے نا کیا ہوتا ہے ۔۔
قطعی نہیں
ابھی کے لیے اتنا ہی باقی بعد میں
چھٹی دینے کا بہت شکریہ، چاہے آدھی چھٹی ہی کیوں نہ ہو

Lubna Ali
27-07-2010, 09:08 PM
میرے یہ چند سوالات ہیں ۔ ۔ ۔
نہیں بخشا ناں ! حالانکہ ہم نے ترلا منت بھی کیا تھا وہاں ۔ ۔ ۔

عورتوں کی کونسی عادت پسند نہیں؟
ایثار

۔
فورم کے کس ممبر سے لڑنے کا دل چاہتا ہے ؟
آپ سے میری ایک جھڑپ ہو چکی ہے۔ یاد ہے؟

کس قسم کا ایثار پسند نہیں؟

یعنی اب بھی مجھ سے ہی لڑنے کا دل چاہتا ہے؟

ایسی کونسی بہت ہلیدی چیز ہے جو چاہنے کے باوجود آپ کھا نہیں پاتے ؟

اوپس سوری
میرا مطلب تھا
ہیلدی یعنی صحت مند نیوٹریشس چیز۔

بچوں کو ڈانٹنے کا سب سے کامن جملہ کیا ہوتا ہے؟
آپ بچے ہو؟

کوئی ضمانت وغیرہ کا بندوبست کریں ؟

یعنی بچوں کو بھی بڑا بنا ڈالتے ہیں؟

جی ان سوالات ہے بعد ضمانت ممنظور کرلی جائے گی۔

Kazmi
27-07-2010, 09:30 PM
Originally Posted by Kazmi http://www.oneurdu.com/forums/images/buttons/viewpost.gif (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?p=1500808#post1500808)
میرے یہ چند سوالات ہیں ۔ ۔ ۔
نہیں بخشا ناں ! حالانکہ ہم نے ترلا منت بھی کیا تھا وہاں ۔ ۔ ۔

عورتوں کی کونسی عادت پسند نہیں؟
ایثار

۔
فورم کے کس ممبر سے لڑنے کا دل چاہتا ہے ؟
آپ سے میری ایک جھڑپ ہو چکی ہے۔ یاد ہے؟

کس قسم کا ایثار پسند نہیں؟
اگرچہ یہ ہمارے معاشرے کا حصہ بن چکا ہے مگر خواتیں اکثر اپنی بھوک پیاس پر بھی ایثار کرتی ہیں، ایسا کرنے سے انہیں مختلف عارضے لاحق ہو سکتے ہیں، ایسا نہیں کرنا چاہئیے۔ اپنی صحت کا خیال رکھتا لازم ہے۔
یعنی اب بھی مجھ سے ہی لڑنے کا دل چاہتا ہے؟
بھلا بہنوں سے بھی کوئی لڑتا ہے، وہ بھی بس ذرا ہماری جلد بازی کی وجہ سے ہوا ۔ ۔ ۔

Quote:
Originally Posted by Kazmi http://www.oneurdu.com/forums/images/buttons/viewpost.gif (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?p=1500826#post1500826)
ایسی کونسی بہت ہلیدی چیز ہے جو چاہنے کے باوجود آپ کھا نہیں پاتے ؟

اوپس سوری
میرا مطلب تھا
ہیلدی یعنی صحت مند نیوٹریشس چیز۔
جی جب چائنہ جاتے ہیں تو بہـــــــت ساری ہیلدی خوراکیں سامنے ہوتی ہیں مگر کھا نہیں سکتے، حوصلہ ہے تو کچھ تصاویر پوسٹ کریں !۔

Quote:
Originally Posted by Kazmi http://www.oneurdu.com/forums/images/buttons/viewpost.gif (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?p=1500878#post1500878)
بچوں کو ڈانٹنے کا سب سے کامن جملہ کیا ہوتا ہے؟
آپ بچے ہو؟

کوئی ضمانت وغیرہ کا بندوبست کریں ؟

یعنی بچوں کو بھی بڑا بنا ڈالتے ہیں؟
بچے؟ پورے افلاطون ہیں آج کل کے بچے، کچھ شک ہو تو یہ دیکھیں "فرمودات اطفال (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=78620)" ۔ ۔ ۔ ۔
جی ان سوالات ہے بعد ضمانت ممنظور کرلی جائے گی۔
;)

Wish
01-08-2010, 01:08 AM
آجکل مکھن زیادہ سستا ہے یا مارجرین؟
افسوس میں گروسری کرنے نہیں جاتی۔ ۔
آپ کو فرصت مل کیسے گئی استانی جی ؟
آہاں۔ ۔ کہاں ملی۔ ۔ نکالی جناب۔ ۔ ;)

ذہن؟ کیا مطلب ؟؟
ذہن وہی تو۔ ۔ جس میں خیالات آتے ہیں۔ ۔ اور اس وقت یہ خیال آ رہا ہے کہ یہ انٹرویو میرا ہو رہا ہے یا آپ کا۔ ۔ ???

نام میں کیا رکھا ہے؟

ایک دُنیا۔ ۔

توقعات جو جھاڑیاں ہی ہوتی ہیں، خود رو ہی ہوتی ہیں مگر ہم نادانی میں ان کی آبیاری شروع کر دیتے ہیں، بر وقت کاٹ چھانٹ نہ کی جائے تو ہم خود ہی ان کے کانٹوں میں الجھنا شروع ہو جاتے ہیں

اچھا جواب دیا۔ ۔ ورنہ میں نے بات الجھانے کی کوشش ضرور کرنی تھی۔ ۔ پسند آیا جواب۔ ۔ اس لیے یہی فائنل۔

Kazmi
01-08-2010, 01:33 AM
توقعات تو جھاڑیاں ہوتی ہیں، خود رو ہی ہوتی ہیں مگر ہم نادانی میں ان کی آبیاری شروع کر دیتے ہیں، بر وقت کاٹ چھانٹ نہ کی جائے تو ہم خود ہی ان کے کانٹوں میں الجھنا شروع ہو جاتے ہیں

اچھا جواب دیا۔ ۔ ورنہ میں نے بات الجھانے کی کوشش ضرور کرنی تھی۔ ۔ پسند آیا جواب۔ ۔ اس لیے یہی فائنل۔

بس؟ اتنی جلدی؟

تو ہی ناداں چند کلیوں پر قناعت کر گیا
ورنہ گلشن میں علاجِ تنگئِ داماں بھی تھا

Mehero Ul Nisa Dar
01-08-2010, 02:15 AM
واؤ کاظمی انکل کا انٹرویو ۔۔۔۔۔گڈ۔ ۔۔ ۔ ۔تھینکس جس نے بھی شروع کیا

Kazmi
01-08-2010, 02:39 AM
واؤ کاظمی انکل کا انٹرویو ۔۔۔۔۔گڈ۔ ۔۔ ۔ ۔تھینکس جس نے بھی شروع کیا

کیسی ہو مہری بیٹی ؟
جس نے یہ نام نہاد انٹر ویو شروع کیا وہ آجکل مفرور ہے۔ شاید مزید سوالات کی تلاش میں گھر سے دور نکل گئی ہو ۔ ۔ ۔
اگر کسی کو ملے تو گھر پہنچا کر ثوابِ دارین حاصل کرے۔

ویسے ابھی تک دھواں دھار قسم کے سوالات کہیں سے نہیں آئے ۔ ۔ ۔

سعد
01-08-2010, 02:42 AM
آپ کی لغت میں دھواں دھار کا مطلب کیا ہے؟

Kazmi
01-08-2010, 02:50 AM
آپ کی لغت میں دھواں دھار کا مطلب کیا ہے؟

ہا ہا ہا !۔
لگتا ہے آپ گھات ہی لگائے بیٹھے تھے۔ ;d
حضور دھواں دھار سے مراد یہ ہے کہ کچھ چبھتے ہوئے کچھ تیکھے سے سوالات، ہمیں بھی تو سمجھ آئے ناں کہ انٹر ویو بورڈ کے سامنے پیش ہیں ۔ ۔ ۔

بلکہ لگنا تو ایسا چاہئیے کہ انٹر ویو بورڈ ہمیں "درپیش" ہے ;d;d

Hira Kazmi
02-08-2010, 03:24 PM
بس جی۔ ۔ ۔ انٹرویو ختم؟؟؟

Kazmi
02-08-2010, 04:06 PM
بس جی۔ ۔ ۔ انٹرویو ختم؟؟؟

جی، تچھ، انتل ویو تتم او دیا۔

جان بچی سو لاکھوں پائے۔

Mehero Ul Nisa Dar
02-08-2010, 10:10 PM
کیسی ہو مہری بیٹی ؟
جس نے یہ نام نہاد انٹر ویو شروع کیا وہ آجکل مفرور ہے۔ شاید مزید سوالات کی تلاش میں گھر سے دور نکل گئی ہو ۔ ۔ ۔
اگر کسی کو ملے تو گھر پہنچا کر ثوابِ دارین حاصل کرے۔

ویسے ابھی تک دھواں دھار قسم کے سوالات کہیں سے نہیں آئے ۔ ۔ ۔
امممم ۔۔ ۔میں ٹھیک انکل۔ ۔۔ ۔چلیں۔ ۔۔ پھر پوچھتی ہوں۔ ۔۔ ۔ میں بھی کچھ۔ ۔ میں بس پڑھتی ہوں کبھی کچھ پوچھا نہیں۔ ۔۔ ۔ لیکن پھر بھی

Mehero Ul Nisa Dar
02-08-2010, 10:25 PM
کوئی ایسی خواہش۔۔۔جو پوری نہ ہوئی ہو۔ ۔۔ ۔ ۔اور آپکو۔۔ ۔ہمیشہ اسکے نہ پورے ہونے کا دکھ ہو?

زندگی میں کبھی ابٹرویو دیا کسی کو۔۔ ۔میرا مطلب ہے کسی نوکری کے لئے۔ ۔۔اگر دیا ہے تو۔ ۔۔ کیسے احساسات تھے۔۔اور کتنے انٹرویو دئے ہیں۔۔۔۔۔اور آجکل کے طالب علموں کو یا کوئی بھی ایسا انسان جو انٹرویو دے اسکو کیا نصیحت کریں گے?

آپ کیا سمجھتے ہیں زندگی نے آپکو کتنا دیا اور کتنا نہیں۔ ۔۔ ۔ جتنا آپ نے مانگا اس میں سے?

زندگی۔ ۔۔ ۔ شاد سے پہلے اچھی تھی یا شادی کے بعد۔ ۔ ۔۔اور آپکو اپنی زندگی کا کون سا دور پسند ہے شادی کے بعد والا شادی سے پہلے والا
اور کتنا فیصد پسند ہے?

آپ کس کے جیسا بننا چاہتے ہیں ۔ ۔۔ ۔ وہ کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ ۔۔ ۔اور اسکے جیسا ہی کیوں?

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آپ اچھے والد ثابت ہو رہے ہیں یا آپکے والد زیادہ اچھے تھے۔ ۔۔ ۔ میرا سوال سمجھ گئے یا نہیں?یعنی بہترین والد کون تھے اب تک آپ
اپنے بچوں کے یا آپکے ابا جی آ کے۔ ۔۔ ۔اور کیوں

آپکی زندگی کا کوئی ایسا واقعہ جسے سوچ کر آپ آج بھی۔ ۔ ۔شرمندہ ہوتے ہو۔ ۔۔ ۔یا کوئی ایسا واقعہ جسے آج بھی یاد کرکےچہرت پر مسکراہٹ ابھر آتی ہو

ابھی کے لئے اتنا ہی باقی میں رات میں سوچ کر صبح اٹھ کر پوچھوں گی

Sajjad_Sarwar
05-08-2010, 02:16 PM
اسلام علکیم

آپ کو اپنے شہر کی کونسی جگہ اور کونسی بات اچھی لگتی ھے۔

imported_Sundus
05-08-2010, 02:44 PM
MAy i ask some questions to you sir ?

Kazmi
05-08-2010, 08:00 PM
اسلام علکیم

آپ کو اپنے شہر کی کونسی جگہ اور کونسی بات اچھی لگتی ھے۔

فیصل آباد میں بہت سی اچھی جگہیں ہیں، اب تو گھومنے پھرنے، شاپنگ، فٹنس اور ڈائننگ آؤٹ، سبھی کچھ میسر ہے۔
چند سال پہلے تک چناب کلب، باغ جناح، گٹ والا، اور گرد و غبار سے سوا کچھ بھی نہیں تھا۔

فیصل آباد زندہ دلوں کا شہر ہے۔ لوگ خوش باش اور پر امید ہیں۔ ہر قسم کی صورت حال میں شغل میلہ اور جگت بازی کی راہ نکال لیتے ہیں۔

Silversand.
05-08-2010, 08:29 PM
السلام علیکم بابا جی۔

کچھ جسارت میں بھی کر لوں؟

چلیں پھر شروع ہو جائیں۔

کبھی کسی روح یا جن بھوت سے ملنے یا ان کو دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے؟ میرے علاوہ ;d

اگر آپ کسی کی ڈیتھ پر جائیں اور تدفین سے کچھ دیر پہلے مرنے والا اٹھ کر بیٹھ جائے تو آپ کے تاثرات کیا ہوں گے؟

سمندر کی موت اور اونچائی کی موت میں سے زیادہ خوفناک کون سی لگتی ہے؟

ملک کے علاوہ، مذہب کے علاوہ، کسی شخص کے لیے کسی چیز کے لیے جان دینے کا کہا جائے تو کیا الفاظ استعمال کریں گے؟

سیب چھیل کر کاٹ کر کھاتے ہیں٫ یا یونہی پکڑا اور شروع ہو گئے؟

کوئی بھوت آپ کو ڈنر پر انوائیٹ کریں تو جائیں گے٫ کہ کہہ دیں گے * بھوت بھوت پر ڈپینڈ کرتا ہے*۔؟

اگر خواب میں کوئی آ کر کہے کہ کل آپ کی زندگی کا آخری دن ہے تو آپ ڈریں گے ؟ تھوڑا سا بھی؟ کہ آخری دن سمجھ کر دن گزار دیں گے؟

پانی کی بوتل کو منہ لگا کر پانی پیتے ہیں کہ گلاس میں نکال کر؟

اماں جی یعنی کہ آپ کی بیگم جی آپ کی کس عادت سے بیزار ہیں؟

کیا آپ اب بھی گھر میں شرارتیں کرتے ہیں؟ اور کیا ان شرارتوں پر اماں جی سے ڈانٹ پڑتی ہے؟

ابھی کے لیے بس۔ باقی بعد میں۔;):cool:

Kazmi
05-08-2010, 09:18 PM
کوئی ایسی خواہش۔۔۔جو پوری نہ ہوئی ہو۔ ۔۔ ۔ ۔اور آپکو۔۔ ۔ہمیشہ اسکے نہ پورے ہونے کا دکھ ہو?
یوں تو اللہ تعالی کا احسان ہم پر ہمیشہ ہی ہماری اوقات سے زیادہ رہا مگر چونکہ ہم بھی "ناشکرے انسان" ہیں سو لگتا ہے کہ کچھ خواہشات نا آسودہ رہیں، یہی پاک فضائیہ میں پائلٹ کی تربیت کا نا مکمل رہ جانا ہی دیکھ لیں، مگر الحمد للہ کسی چیز کو دل سے نہیں لگایا، اُس کی رحمت نے ہمیشہ بہتر راہ ہی دکھائی۔

زندگی میں کبھی ابٹرویو دیا کسی کو۔۔ ۔میرا مطلب ہے کسی نوکری کے لئے۔ ۔۔اگر دیا ہے تو۔ ۔۔ کیسے احساسات تھے۔۔اور کتنے انٹرویو دئے ہیں۔۔۔۔۔اور آجکل کے طالب علموں کو یا کوئی بھی ایسا انسان جو انٹرویو دے اسکو کیا نصیحت کریں گے?
انٹر ویو ہی انٹر ویو، مگر یاد گار انٹرویو دو تھے۔
پاک فضائیہ میں شمولیت کے وقت آئی ایس ایس بی کا انٹرویو جو کوہاٹ میں ہوا۔ بہت مزہ آیا، وہ چار لوگ تھے اور پینترے بدل بدل کر سوال دہرا رہے تھے، ہم ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ ایک ایک کو ٹھنڈا کر رہ رہے تھے۔
وہ بیک وقت بھی سوال داغ دیتے، ہماری یاد داشت اچھی تھی، باری باری جواب دیتے اور جزئیات تک کو زیر بحث لاتے۔
عموماً یہ انٹر ویو نصف گھنٹے کا ہوتا ہے، ہمارے ساتھ انہیں چار گھنٹے لگے ۔ ۔ ۔ اللہ تعالی نے ہمیں اس انٹر ویو میں کامیاب فرمایا۔

دوسرا یاد گار انٹرویو ایک ویزا آفیسر کے ساتھ تھا۔ انگلش میں۔
She: May I ask your name?
Me: Sure
اس نے پورا منہ کھول کر، ہونقوں کی طرح ہماری طرف دیکھا
What is your name?
وہ بالکل سنجیدہ ہو گئی
Arshad Munir, Kazmi is the family name
Why you want to to go to Germany
I don't want to go there !
ہم نے بے رخی سے ارشاد فرمایا
Then? why have you applied for visa?
وہ کچھ تلخ ہو گئی
That company, see the invitation letter, they want me to visit them
ہم نے کاغذات کی طرف اشارہ کیا
Why?
Ask them, here is the phone number . . .
ہم نے لیٹر کے کونے کی طرف انگلی کر کے بتایا

وہ اٹھ کر پیچھے چلی گئی، غالباً اس نے اسی وقت اس نمبر پر فون کیا اور اپنے کسی سینئیر سے ہدایات بھی لی ہوں گی۔

ہمیں ویزا دے دیا۔

انٹر ویو میں تین چیزیں اہم ہیں
خود اعتمادی
سچ
نتائج سے بے خوفی

آپ کیا سمجھتے ہیں زندگی نے آپکو کتنا دیا اور کتنا نہیں۔ ۔۔ ۔ جتنا آپ نے مانگا اس میں سے?
پہلے بھی عرض کر چکے ہیں کہ اللہ تعالی کے احسانات ہمیشہ ہماری توقعات اور اوقات سے بڑھ کر ہی رہے۔ الحمد للہ۔

ملازمت کے اولیں دور میں ہم کرائے کے مکان میں رہتے تھے، پیدل ڈیوٹی پر جایا کرتے تھے۔ مگر بریک میں کرائے کی سائیکل لے کر گھر کھانا کھانے آتے تھے۔ پھر اللہ تعالی نے نئی سائیکل دے دی، اس کے بعد ایک ہنڈا سیونٹی مل گئی، پھر اڑھائی مرلے کی اپنی "کوٹھی" تعمیر کر لی۔

اسی دوران کاواساکی جی ٹی او نئی لے لی، پھر سیکنڈ ہینڈ سوزوکی مہران، پھر نئی کلٹس ۔ ۔ ۔ یہ سب اوئل کا ذکر ہے ۔ ۔ ۔

قناعت اور تشکر ہی ہمارا سرمایہ رہے ہیں۔ ہمیشہ بن مانگے ہی ملا اور خوب ملا ۔ ۔ ۔
اللہ تعالی اپنے سب بندوں پر اپنی رحمتیں سوا رکھے۔ آمین۔

زندگی۔ ۔۔ ۔ شادی سے پہلے اچھی تھی یا شادی کے بعد۔ ۔ ۔۔اور آپکو اپنی زندگی کا کون سا دور پسند ہے شادی کے بعد والا شادی سے پہلے والا
اور کتنا فیصد پسند ہے?

شادی سے پہلے کا زمانہ اچھا تھا، بعد والا بہت اچھا۔

آپ کس کے جیسا بننا چاہتے ہیں ۔ ۔۔ ۔ وہ کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ ۔۔ ۔اور اسکے جیسا ہی کیوں?
اللہ تعالی نے ہمیں جیسا بنا دیا ہے ہم اس سے بہت راضی ہیں، دعا کیجئے کہ اللہ تعالی ہمیں ایسے کاموں کی توفیق دے جن سے وہ راضی ہو جائے۔ آمین۔

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آپ اچھے والد ثابت ہو رہے ہیں یا آپکے والد زیادہ اچھے تھے۔ ۔۔ ۔ میرا سوال سمجھ گئے یا نہیں?یعنی بہترین والد کون تھے اب تک آپ
اپنے بچوں کے یا آپکے ابا جی آ کے۔ ۔۔ ۔اور کیوں
بلاشبہ ہمارے ابا جی ہم سے بہت بہتر باپ، بہتر دوست اور بہتر استاد تھے۔
جو رکھ رکھاؤ، عاجزی اور ایثار ان میں تھا، وہ ہم میں نہیں ہے۔

آپکی زندگی کا کوئی ایسا واقعہ جسے سوچ کر آپ آج بھی۔ ۔ ۔شرمندہ ہوتے ہو۔ ۔۔ ۔یا کوئی ایسا واقعہ جسے آج بھی یاد کرکےچہرت پر مسکراہٹ ابھر آتی ہو
شرمندہ ہونا کیسا بھئی، ہم جو کرتے تھے اس کے اثرات بھگتنے کی تیاری بھی کرلیا کرتے تھے۔ اور آپ کو کیوں بتائیں جی ایسے واقعات ۔ ۔ ہیں ۔ ۔ ۔

چلئیے، ایک واقعہ سنا ہی دیتے ہیں ۔ ۔ ۔
ہم جھنگ سے بس میں سوار ہوئے۔ کچھ دیر بعد چند لڑکیاں بھی بس میں سوار ہوگئیں، ہم نے حسب عادت سیٹ چھوڑ دی اور آگے جا کر کھڑے ہوگئے۔
کچھ دیر بعد ہمیں احساس ہوا کہ ان میں سے ایک برقعہ پوش لڑکی، جو ہماری ہی چھوڑی ہوئی سیٹ پر براجمان تھی، ہمیں بار بار دیکھ رہی ہے، پہلے تو واہمہ سمجھے پھر ہم اپ سیٹ ہونا شروع ہو گئے کہ ایسا کیوں ہے۔
اسی ادھیڑ بن میں ہمارا سٹاپ آگیا اور ہم اتر گئے۔
کچھ روز بعد ہم ساتھ والے گاؤں گئے، امی جان کے ماموں کے گھر، وہاں امی جان کی کزن، ہماری خالہ جان نے ہمیں بہت سراہا کہ "شاباش تم نے سیٹ چھوڑ دی"۔ ۔ ۔

ابھی کے لئے اتنا ہی باقی میں رات میں سوچ کر صبح اٹھ کر پوچھوں گی
آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں؟

Kazmi
05-08-2010, 09:23 PM
MAy i ask some questions to you sir ?

کیوں نہیں؟
مگر کوشش کریں کہ اردو میں ٹائپ کریں

Kazmi
05-08-2010, 09:41 PM
السلام علیکم بابا جی۔
وعلیکم السلام بیٹا جی۔ مصروفیات کیسی جا رہی ہیں؟

کچھ جسارت میں بھی کر لوں؟
آ ہا ہا ہا ۔ ۔ ۔ اگر ہم منع کر دیں تو پھر کونسا آپ نے باز آ جانا ہے ؟

چلیں پھر شروع ہو جائیں۔
بسم اللہ

کبھی کسی روح یا جن بھوت سے ملنے یا ان کو دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے؟ میرے علاوہ
ایک ہی بہت ہے، کسی دوسرے سے ملنے کی خواہش نہیں۔
---
ہمارے کافی جاننے والے ایسے معاملات میں "ملوث" ہیں، ہمیں بھی متعدد بار جنات سے ہم کلام ہونے کا موقعہ ملا، دیکھا نہیں

اگر آپ کسی کی ڈیتھ پر جائیں اور تدفین سے کچھ دیر پہلے مرنے والا اٹھ کر بیٹھ جائے تو آپ کے تاثرات کیا ہوں گے؟

ہمارے ہوتے ہوئے تو وہ یہ رسک نہیں لے گا، ہاں اگر ایسا ارادہ ہو بھی تو پہلے وہ دائیں بائیں دیکھ کر خوب تسلی لے گا کہ کہیں ہم آس پاس موجود تو نہیں ۔ ۔ ۔

سمندر کی موت اور اونچائی کی موت میں سے زیادہ خوفناک کون سی لگتی ہے؟
ہمیں اونچائی سے گرنے کا خوف لاحق ہے، یہ غالباً کوئی بیماری ہے۔ بلندی سے نیچے دیکھیں تو چکر آ جاتا ہے۔

ملک کے علاوہ، مذہب کے علاوہ، کسی شخص کے لیے کسی چیز کے لیے جان دینے کا کہا جائے تو کیا الفاظ استعمال کریں گے؟
اگر مقصد عظیم ہو تو اس کے لئے جان کا رسک تو لیا جا سکتا ہے،
خود کشی نہیں کی جا سکتی۔
سجناں توں وار دیئے، جند انج وی تے جانی ایں۔

سیب چھیل کر کاٹ کر کھاتے ہیں٫ یا یونہی پکڑا اور شروع ہو گئے؟
پہلے تو ایسے ہی حملہ کر دیا کرتے تھے، اب آپ کی اماں جی نے ہماری عادتیں بگاڑ دی ہیں، سلیقے سے چھیل کاٹ کر دیتی ہیں اور ہمیں مجبوراً کانٹے سے کھانے پڑتے ہیں

کوئی بھوت آپ کو ڈنر پر انوائیٹ کریں تو جائیں گے٫ کہ کہہ دیں گے * بھوت بھوت پر ڈپینڈ کرتا ہے*۔؟
بھوت سے زیادہ مینو امپارٹنٹ ہی بھئی، اب اگر ایپی ٹائزر میں کھوپڑیوں کی یخنی، مین کورس میں ہاتھی کے کباب، سویٹ ڈش میں انسانی بھیجے کی کھیر ہو تو پھر تو آپ کو اکیلے ہی جانا پڑے گا ناں ۔ ۔ ۔

اگر خواب میں کوئی آ کر کہے کہ کل آپ کی زندگی کا آخری دن ہے تو آپ ڈریں گے ؟ تھوڑا سا بھی؟ کہ آخری دن سمجھ کر دن گزار دیں گے؟
سچ تو یہ ہے کہ ہم اپنے ہر دن کا آغاز ہی اس احساس کے ساتھ کرتے ہیں کہ یہ آخری دن ہے۔

پانی کی بوتل کو منہ لگا کر پانی پیتے ہیں کہ گلاس میں نکال کر؟
گلاس کی کوشش ہوتی ہے، سفر وغیرہ میں مجبوراً سٹرا استعمال کر لیتے ہیں۔
ویسے زمانہ طالب علمی میں کنٹین پر پوری بوتل ایک ہی سانس میں غٹاغٹ پی جایا کرتے تھے ۔ ۔ ۔

اماں جی یعنی کہ آپ کی بیگم جی آپ کی کس عادت سے بیزار ہیں؟
کھانا پڑا ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور ہم کام میں مگن ۔ ۔ ۔

کیا آپ اب بھی گھر میں شرارتیں کرتے ہیں؟ اور کیا ان شرارتوں پر اماں جی سے ڈانٹ پڑتی ہے؟
بالکل، کبھی کبھی شرارتیں کرتے ہیں۔ بچوں کے ساتھ بچے بن جاتے ہیں۔ ڈانٹ البتہ کبھی نہیں پڑی۔

ابھی کے لیے بس۔ باقی بعد میں۔

imported_Sundus
06-08-2010, 02:21 AM
آپکی ز ند گی میں کو ئی ایسا لمہہ آیا جب آ پکو یقین آیا د عا ئیں تقد یر بد ل د یتی ہیں۔؟

کیا کسی شخص کے گنا ہوں کے با عث اس کی اولا د کو بھی مکا فا ت عمل کا شکا ر ہو نا پڑتا ہے؟

جب د و سر و ں میں سکھ با نٹتے با نٹتے ا پنی ز ند گی میں د کھ بھر نے لگے تو کیا کر نا چا ہیے؟

غمو ں میں ہنس کے جینے کا فن کیسے آ تا ہے ؟

بڑے ہو نے کے نا تے ا یک لڑ کی کو بیٹی کو آ پ کیا خا ص نصیحت کر یں گے ؟

Kazmi
06-08-2010, 03:26 PM
آپکی ز ند گی میں کو ئی ایسا لمحہ آیا جب آ پکو یقین آیا د عا ئیں تقد یر بد ل د یتی ہیں۔؟
جی، ہمیں تو زندگی کے ہر لمحے پر یہ احساس رہتا ہے کہ دعائیں ہی تقدیر بدلتی ہیں۔

کیا کسی شخص کے گنا ہوں کے با عث اس کی اولا د کو بھی مکا فا ت عمل کا شکا ر ہو نا پڑتا ہے؟
ہم اعتقادات کی بات نہٰں کرتے، ذاتی خیال ہے کہ ایسا نہیں ہوتا۔
ہر شخص اپنے کئے کا خود ذمہ دار ہے۔ کسی شخص کے گناہوں میں اس کی اولاد کا کیا قصور؟

جب د و سر و ں میں سکھ با نٹتے با نٹتے ا پنی ز ند گی میں د کھ بھر نے لگے تو کیا کر نا چا ہیے؟
یہی تو وہ لمحے ہوتے ہیں جب اخلاص کو ناپا جاتا ہے۔ ایسے میں ثابت قدم رہنے والے فلاح پاتے ہیں اور متزلزل ہو جانے والے پکڑے جاتے ہیں۔

غمو ں میں ہنس کے جینے کا فن کیسے آ تا ہے ؟
اپنے تمام اچھے اعمال کا صلہ صرف اور صرف اللہ تعالی سے مانگیں۔ دنیا والوں سے صلے کی امید قطعی نہ رکھیں۔
آپ ہنسیں گے تو سبھی آپ کے ساتھ ہنسیں گے مگر اگر آپ روئیں گے تو کوئی آپ کے ساتھ نہیں روئے گا اس لئے دنیا والوں کے سامنے رو کر تماشہ بننے سے بہتر ہے کہ صرف اس کے سامنے گڑگڑایا جائے جو اپنے بندوں سے پیار کرتا ہے۔

بڑے ہو نے کے نا تے ا یک لڑ کی کو بیٹی کو آ پ کیا خا ص نصیحت کر یں گے ؟
نصیحت تو ڈپٹی صاحب خوب فرما گئے، ملاحظہ کریں مراہ العروس (http://www.iqbalcyberlibrary.net/Urdu-Books/969-416-203-020/p0004.php)
ویسے ہمارے خیال میں کم گوئی، دھیمے مزاج اور سحر خیزی سے بہت سارے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔
سلیقہ شعاری، صبر و ضبط اور حفظ مراتب تو ویسے ہر کسی کے لئے ضروری ہیں۔

Mehero Ul Nisa Dar
08-08-2010, 06:09 PM
کوئی ایسی خواہش۔۔۔جو پوری نہ ہوئی ہو۔ ۔۔ ۔ ۔اور آپکو۔۔ ۔ہمیشہ اسکے نہ پورے ہونے کا دکھ ہو?
یوں تو اللہ تعالی کا احسان ہم پر ہمیشہ ہی ہماری اوقات سے زیادہ رہا مگر چونکہ ہم بھی "ناشکرے انسان" ہیں سو لگتا ہے کہ کچھ خواہشات نا آسودہ رہیں، یہی پاک فضائیہ میں پائلٹ کی تربیت کا نا مکمل رہ جانا ہی دیکھ لیں، مگر الحمد للہ کسی چیز کو دل سے نہیں لگایا، اُس کی رحمت نے ہمیشہ بہتر راہ ہی دکھائی۔

زندگی میں کبھی ابٹرویو دیا کسی کو۔۔ ۔میرا مطلب ہے کسی نوکری کے لئے۔ ۔۔اگر دیا ہے تو۔ ۔۔ کیسے احساسات تھے۔۔اور کتنے انٹرویو دئے ہیں۔۔۔۔۔اور آجکل کے طالب علموں کو یا کوئی بھی ایسا انسان جو انٹرویو دے اسکو کیا نصیحت کریں گے?
انٹر ویو ہی انٹر ویو، مگر یاد گار انٹرویو دو تھے۔
پاک فضائیہ میں شمولیت کے وقت آئی ایس ایس بی کا انٹرویو جو کوہاٹ میں ہوا۔ بہت مزہ آیا، وہ چار لوگ تھے اور پینترے بدل بدل کر سوال دہرا رہے تھے، ہم ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ ایک ایک کو ٹھنڈا کر رہ رہے تھے۔
وہ بیک وقت بھی سوال داغ دیتے، ہماری یاد داشت اچھی تھی، باری باری جواب دیتے اور جزئیات تک کو زیر بحث لاتے۔
عموماً یہ انٹر ویو نصف گھنٹے کا ہوتا ہے، ہمارے ساتھ انہیں چار گھنٹے لگے ۔ ۔ ۔ اللہ تعالی نے ہمیں اس انٹر ویو میں کامیاب فرمایا۔

دوسرا یاد گار انٹرویو ایک ویزا آفیسر کے ساتھ تھا۔ انگلش میں۔
She: May I ask your name?
Me: Sure
اس نے پورا منہ کھول کر، ہونقوں کی طرح ہماری طرف دیکھا
What is your name?
وہ بالکل سنجیدہ ہو گئی
Arshad Munir, Kazmi is the family name
Why you want to to go to Germany
I don't want to go there !
ہم نے بے رخی سے ارشاد فرمایا
Then? why have you applied for visa?
وہ کچھ تلخ ہو گئی
That company, see the invitation letter, they want me to visit them
ہم نے کاغذات کی طرف اشارہ کیا
Why?
Ask them, here is the phone number . . .
ہم نے لیٹر کے کونے کی طرف انگلی کر کے بتایا

وہ اٹھ کر پیچھے چلی گئی، غالباً اس نے اسی وقت اس نمبر پر فون کیا اور اپنے کسی سینئیر سے ہدایات بھی لی ہوں گی۔

ہمیں ویزا دے دیا۔

انٹر ویو میں تین چیزیں اہم ہیں
خود اعتمادی
سچ
نتائج سے بے خوفی

آپ کیا سمجھتے ہیں زندگی نے آپکو کتنا دیا اور کتنا نہیں۔ ۔۔ ۔ جتنا آپ نے مانگا اس میں سے?
پہلے بھی عرض کر چکے ہیں کہ اللہ تعالی کے احسانات ہمیشہ ہماری توقعات اور اوقات سے بڑھ کر ہی رہے۔ الحمد للہ۔

ملازمت کے اولیں دور میں ہم کرائے کے مکان میں رہتے تھے، پیدل ڈیوٹی پر جایا کرتے تھے۔ مگر بریک میں کرائے کی سائیکل لے کر گھر کھانا کھانے آتے تھے۔ پھر اللہ تعالی نے نئی سائیکل دے دی، اس کے بعد ایک ہنڈا سیونٹی مل گئی، پھر اڑھائی مرلے کی اپنی "کوٹھی" تعمیر کر لی۔

اسی دوران کاواساکی جی ٹی او نئی لے لی، پھر سیکنڈ ہینڈ سوزوکی مہران، پھر نئی کلٹس ۔ ۔ ۔ یہ سب اوئل کا ذکر ہے ۔ ۔ ۔

قناعت اور تشکر ہی ہمارا سرمایہ رہے ہیں۔ ہمیشہ بن مانگے ہی ملا اور خوب ملا ۔ ۔ ۔
اللہ تعالی اپنے سب بندوں پر اپنی رحمتیں سوا رکھے۔ آمین۔

زندگی۔ ۔۔ ۔ شادی سے پہلے اچھی تھی یا شادی کے بعد۔ ۔ ۔۔اور آپکو اپنی زندگی کا کون سا دور پسند ہے شادی کے بعد والا شادی سے پہلے والا
اور کتنا فیصد پسند ہے?

شادی سے پہلے کا زمانہ اچھا تھا، بعد والا بہت اچھا۔

آپ کس کے جیسا بننا چاہتے ہیں ۔ ۔۔ ۔ وہ کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ ۔۔ ۔اور اسکے جیسا ہی کیوں?
اللہ تعالی نے ہمیں جیسا بنا دیا ہے ہم اس سے بہت راضی ہیں، دعا کیجئے کہ اللہ تعالی ہمیں ایسے کاموں کی توفیق دے جن سے وہ راضی ہو جائے۔ آمین۔

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آپ اچھے والد ثابت ہو رہے ہیں یا آپکے والد زیادہ اچھے تھے۔ ۔۔ ۔ میرا سوال سمجھ گئے یا نہیں?یعنی بہترین والد کون تھے اب تک آپ
اپنے بچوں کے یا آپکے ابا جی آ کے۔ ۔۔ ۔اور کیوں
بلاشبہ ہمارے ابا جی ہم سے بہت بہتر باپ، بہتر دوست اور بہتر استاد تھے۔
جو رکھ رکھاؤ، عاجزی اور ایثار ان میں تھا، وہ ہم میں نہیں ہے۔

آپکی زندگی کا کوئی ایسا واقعہ جسے سوچ کر آپ آج بھی۔ ۔ ۔شرمندہ ہوتے ہو۔ ۔۔ ۔یا کوئی ایسا واقعہ جسے آج بھی یاد کرکےچہرت پر مسکراہٹ ابھر آتی ہو
شرمندہ ہونا کیسا بھئی، ہم جو کرتے تھے اس کے اثرات بھگتنے کی تیاری بھی کرلیا کرتے تھے۔ اور آپ کو کیوں بتائیں جی ایسے واقعات ۔ ۔ ہیں ۔ ۔ ۔

چلئیے، ایک واقعہ سنا ہی دیتے ہیں ۔ ۔ ۔
ہم جھنگ سے بس میں سوار ہوئے۔ کچھ دیر بعد چند لڑکیاں بھی بس میں سوار ہوگئیں، ہم نے حسب عادت سیٹ چھوڑ دی اور آگے جا کر کھڑے ہوگئے۔
کچھ دیر بعد ہمیں احساس ہوا کہ ان میں سے ایک برقعہ پوش لڑکی، جو ہماری ہی چھوڑی ہوئی سیٹ پر براجمان تھی، ہمیں بار بار دیکھ رہی ہے، پہلے تو واہمہ سمجھے پھر ہم اپ سیٹ ہونا شروع ہو گئے کہ ایسا کیوں ہے۔
اسی ادھیڑ بن میں ہمارا سٹاپ آگیا اور ہم اتر گئے۔
کچھ روز بعد ہم ساتھ والے گاؤں گئے، امی جان کے ماموں کے گھر، وہاں امی جان کی کزن، ہماری خالہ جان نے ہمیں بہت سراہا کہ "شاباش تم نے سیٹ چھوڑ دی"۔ ۔ ۔

ابھی کے لئے اتنا ہی باقی میں رات میں سوچ کر صبح اٹھ کر پوچھوں گی
آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں؟
گڈ شاباش ۔ ۔ ۔ ۔اور شکریہ۔ ۔۔ کہ آپ نے جواب دینے کے قابل سمجھا شکریہ ونس اگین

Kazmi
08-08-2010, 06:25 PM
مہرالنساءڈار]گڈ شاباش ۔ ۔ ۔ ۔
نوازش ہے بڑی بی، آپ کی حوصلہ افزائی سے ہی تو ہم نو نہالوں کے جذبے بلند ہوتے ہیں
اور شکریہ۔ ۔۔ کہ آپ نے جواب دینے کے قابل سمجھا
یعنی کہ دوسرا آپشن بھی تھا، ہمیں پتہ ہی نہیں چلا ۔ ۔ ۔
شکریہ ونس اگین
نوازش ونس اگین

Mehero Ul Nisa Dar
09-08-2010, 02:30 AM

ہاہاہاہا۔ ۔۔ ۔نو نہال۔ ۔۔مجھے نہیں پتہ تھا کہ آپ نونہال رسالہ بھی پڑھتے ہیں گڈ شاباش ونس اگین ہاہاہا
نہیں تھا۔۔ ۔ ۔وہ تو ڈٍائیلاگ مارا تھا

Kazmi
09-08-2010, 03:01 AM
ہاہاہاہا۔ ۔۔ ۔نو نہال۔ ۔۔مجھے نہیں پتہ تھا کہ آپ نونہال رسالہ بھی پڑھتے ہیں گڈ شاباش ونس اگین ہاہاہا
نہیں تھا۔۔ ۔ ۔وہ تو ڈٍائیلاگ مارا تھا

خوش رہو بٹیا رانی !۔
بس اب سیڑھیوں سے اٹھ جاؤ، سحری کا وقت ہونے والا ہے ۔ ۔ ۔
چلو جلدی سے منہ ہاتھ دھو لو ۔ ۔ ۔

Mehero Ul Nisa Dar
09-08-2010, 03:16 AM
خوش رہو بٹیا رانی !۔
بس اب سیڑھیوں سے اٹھ جاؤ، سحری کا وقت ہونے والا ہے ۔ ۔ ۔
چلو جلدی سے منہ ہاتھ دھو لو ۔ ۔ ۔
امم روزہ ابھی سے ابھی دن ہیں۔۔ ۔ ۔۔ اور سحری کا وقت ہونے میں پونا گھنٹا باقی ہے
منہ میں نہیں دھوتی مھجے اچھا نہیں لگتا
اچھا کچھ سوال
روزہ کتنی عمر سے رکھتے آ رہے ہیں?
روزہ لگتا ہے یا نہیں اور روزوں میں عبادت کے کتنے پابند ہیں?
نماز کتنی عمر سے شروع کی تھی?
قرآن پاک کتنی عمر میں ختم کر لیا تھا?
آپ کے لحاظ سے نیند کیا ہے اور کیوں آتی ہے?
آپ پاکستان کو آج سے 7 سال بعد کس مقام پر دیکھتے ہیں?
اگر آپ پاکستانی نہ ہوتے کسی اور ملک کے شہری ہوتے تو بغیر کسی لالچ کا یا بغیر اپنے ملک کو سپوٹ کئے ہوئے آپکے ذہن میں پاکستان کی کیا پوزیشن ہوتی۔۔۔اور پا میں نیند کھل جائے تو کیا کرتے ہیں?
اگرکستان کے بارے میں آپکی کیا رائے ہوتی۔۔۔اور پاکستان جیسے ملک کو آپ کیا سمجھتے اگر آپ اسکے شہری نہ ہوتے?
رات ایک دن کے لئے وزیراعظم بنا دیا جائے کیا کریں گے?
ابھی اتنے جلدی سے جواب دیں

Kazmi
09-08-2010, 03:40 AM
مہرالنساءڈار]امم روزہ ابھی سے ابھی دن ہیں۔۔ ۔ ۔۔ اور سحری کا وقت ہونے میں پونا گھنٹا باقی ہے

منہ میں نہیں دھوتی مھجے اچھا نہیں لگتا
جب ہم چھوٹے سے تھے تو ہماری ایک بلی ہوا کرتا تھی، اسے بھی پانی سے بہت ڈر لگتا تھا

اچھا کچھ سوال
روزہ کتنی عمر سے رکھتے آ رہے ہیں?
پہلا روزہ غالباً چوتھی جماعت میں رکھا تھا
مگر باقاعدہ روزے آٹھویں جماعت سے ۔ ۔ ۔
روزہ لگتا ہے یا نہیں اور روزوں میں عبادت کے کتنے پابند ہیں?
گرمیوں میں پچھلے پہر پیاس تنگ کرتی ہے، عبادات اتنی ہی جتنی اللہ تعالی توفیق دے دے ۔ ۔ ۔ بہت زیادہ نہیں
نماز کتنی عمر سے شروع کی تھی?
یہ بھی غالباً چوتھی جماعت سے، ابا جی مسجد میں جماعت کرایا کرتے تھے، ہمیں اذان دینے کا بہت شوق تھا
قرآن پاک کتنی عمر میں ختم کر لیا تھا?
غالباً تیسری جماعت میں، سات یا آٹھ سال کی عمر میں
آپ کے لحاظ سے نیند کیا ہے اور کیوں آتی ہے?
اللہ تعالی نے انسانی جسم کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ تمام شکست و ریخت سوتے میں تکمیل پاتی ہے، میٹا بولزم۔
آپ پاکستان کو آج سے 7 سال بعد کس مقام پر دیکھتے ہیں?
انشاء اللہ بہت بہتر حالات ہوں گے۔ پاکستان کے سب سے بڑے دشمن امریکہ اور بھارت تو ویسے ہی ٹوٹنے کے قریب ہیں، اسرائیل اپنی ہی کسی شرارت کے باعث ملیا میٹ ہو جائے گا پھر انشاء اللہ چین اور پاکستانی دنیا کی سربراہی کریں گے۔
ایک نامور ولی نے فرمایا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب دنیا کے ملکوں کے فیصلے پاکستان کی ہاں اور نہ سے ہوں گے، انشاء اللہ۔
اگر آپ پاکستانی نہ ہوتے کسی اور ملک کے شہری ہوتے تو بغیر کسی لالچ کا یا بغیر اپنے ملک کو سپوٹ کئے ہوئے آپکے ذہن میں پاکستان کی کیا پوزیشن ہوتی، پاکستان کے بارے میں آپکی کیا رائے ہوتی۔۔۔اور پاکستان جیسے ملک کو آپ کیا سمجھتے اگر آپ اسکے شہری نہ ہوتے?
اگر میں کسی اور ملک میں ہوتا اور مسلمان بھی ہوتا تو پاکستان کے بارے میں جتنی بشارتیں سنی ہیں ان کے باعث میری سب سے بڑی خواہش ہوتی کہ پاکستان میں جا بسوں۔
ایک دن کے لئے وزیراعظم بنا دیا جائے کیا کریں گے?
خالی خولی وزیر اعظم نہیں بننا ہمیں، اگر بنانا ہے تو چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بناؤ چار چھ ماہ کے لئے تاکہ سارے کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو بحری جہازوں میں بھر کر سائبیریا بھیج دوں۔
اگر رات میں نیند کھل جائے تو کیا کرتے ہیں؟
جو بھی دعا وغیرہ ذہن میں آئے وہی دہراتے ہوئے پھر سو جاتے ہیں
ابھی اتنے جلدی سے جواب دیں
اب اس سے جلدی اور کیا ہو گی ؟؟؟

یہ الجھے ہوئے سوالات ٹھیک کرنے میں اضافی مشقت اٹھانا پڑی ہے، نکالو بیس روپے۔

Mehero Ul Nisa Dar
10-08-2010, 01:07 AM

اوہ۔/ ۔۔ ۔لکھنے میں گڑبڑ ہوگئی ہے۔ ۔۔ میں نے سوال وہی پوچھے تھے جو آپ نے جواب دئے ہیں سوری۔ ۔ ۔کوئی نہیں میرے پاس خود ایک روپیہ بھی نہیں دو بیس روپے کی بات کرتے ہیں ہاہاہا
ارے۔ ۔۔ بلی پالتے ہیں۔ ۔ ۔ہم نے بھی پالی تھی۔ ۔۔ مگررررررررررررر
سب سوالوں کے جواب پڑھ کر مزہ آیا۔۔ ۔ ۔ ۔اور سب سے زیادہ مزہ آیا۔۔ ۔یہ پڑھ کر کہ واقعی ابھی بھی ایسے لوگ ہیں پاکستانی جو پاکستان کے بارے میں ابھی بھی مثبت سوچتے ہیں۔ ۔۔ورنہ آجکل تو بوڑھوں کو چھوڑیں نوجوان تک سب امید کھو بیٹھے ہیں۔ ۔۔۔اور بس سب کچھ ہار کر بیٹھے ہیں کہ کچھ نہیں ہونے والا۔۔ ۔ ۔ان کو آپ سے سیکھنا چاہیئے کہ۔۔۔ہر اندھیری رات کے بعد صبح کی روشنی ضرور آتی ہے۔۔ ۔ اسطرح۔ ۔ ۔آج وقت اچھا نہیں ہے کل ہمارا ہوگا۔۔ ۔ ۔صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔ ۔۔ ۔انسان کا تب پتہ چلتا ہے جب وہ کسی پریشانی میں مبتلا ہو کہ وہ اپنے ملک سے کتنے پیار کرتے ہے۔۔ ۔ ۔اینڈ۔ ۔ ۔آئی ایم ہیپی ٹو نو دیٹ۔ ۔ ۔۔پاکستان کے بارے میں آپکے مثبت خیالات۔ ۔ ۔مثبت سوچو گے مثبت ملے گا

Kazmi
10-08-2010, 04:01 PM

اگر لوگوں کو پاکستان کی حقیقت کا ادراک ہو جائے تو وہ اس کی مٹی کو سرمہ بنا لیں۔

Kazmi
10-08-2010, 04:07 PM
پاکستان کی ہاں اور ناں میں اقوام عالم کے فیصلے ہوا کریں گے۔

ایک راز داں ولی، صوفی برکت علی صاحب کے فرمودات۔

YouTube- ‪Sufi Barkat Ali Prediction about Pakistan‬‎ (http://www.youtube.com/watch?v=IObP8WhquZg)

Arain
19-08-2010, 02:15 PM
:) بہت ہی زبردست انٹرویو دیا ہے آپ نے کاظمی بھائی

پڑھ کر کافی کچھ جان گئے آپ کی شخصیت کے بارے میں ۔

اچھا میرا سوال ہمممممممممممممممممممممممم کیا کروں سب نے ہی سوالات کرلیے چلیں آپ سے ٹیکنیکل بندہ ہوں تو زرا ٹیکنکیل سے ہی سوالات کرتا ہوں ایک ایک کرکے ~۔

1 ۔ آپ نے زیادہ تر کس قسم کے پراجیکٹ لگائے ہیں؟ زرا روشنی ڈالیں اب لائیٹ نہ ہو تو کوئی بات نہیں انتظار کر لیں گے پھر روشنی ڈالیے گا;) ۔

Kazmi
19-08-2010, 02:42 PM

ٹیکسٹائل پروسیسنگ
کیمیکل مینوفیکچرنگ
ویسٹ ریسائکلنگ
واٹر ٹریٹمنٹ
وغیرہ وغیرہ

رفعت
26-08-2010, 09:52 AM
لیں جی ایک بار پھر سے حاضر سوالات کے ساتھ

1۔۔۔۔سیاست میں آنے کا شوق ہے ؟

2۔۔۔اگر نہیں ہے تو کیوں نہیں ؟

3۔۔۔کیا آج کل کی سیاست کو اپنے لائق نہیں سمجھتے یا سمجھتے ہیں کہ ذمہ داریاں پوری نہ کر پاؤں گا؟

3۔۔۔۔جتنا آپ کے بارے میں جانا آپ ماشاءاللہ بگڑے ہوؤں کو سدھار سکتے ہیں تو کبھی یہ سوچا کہ پاکستان کو سدھارنے کی کوشش کریں ۔بذریعہ سیاست؟

اب ان کے جواب سیاست سے مت دیجئیے گا۔۔۔۔

4۔۔۔۔۔۔ویسے اگر آپ کو ملک کا سربراہ بنا دیا جائے تو ایک ضروری کام کیا کریں گے جو آپ سمجھتے ہیں کہ بنیادی کام ہے ؟

کون سا سیاست دان پسند ہے ۔۔ویسے یہ سوال کرنا نہیں چاہیے ہے ہی نہیں کوئی ایسا لیکن پھر بھی بتا دیجئیے؟

آپ کے خیال میں ہمارے ملک کے ساتھ کون مخلص ہے ان میں سے ترتیب سے لکھئیے۔
نواز شریف،زرداری،گیلانی۔عمران خان ۔یا الطاف حسین؟

اگر آپ کو موقع دیا جائے زرداری صاحب سے ملنے کا اور آپ کے سامنے چوائس رکھی جائے جوتا،ٹماٹر،یا انڈے۔تو آپ کی چوائس کیا ہو گی ؟

ہمیشہ خوش رہیے
آمین

Kazmi
26-08-2010, 10:08 AM
رفعت
لیں جی ایک بار پھر سے حاضر سوالات کے ساتھ
بسم اللہ آپی جی۔

1۔۔۔۔سیاست میں آنے کا شوق ہے ؟
شوق؟ ہم تو دیوانے تھے سیاست کے۔ کالج میں دھڑلّے کے سٹوڈنٹ لیڈر رہے، ضیاء دور میں ایک بڑی طلباء تنظیم کے نائب صدر تک پہنچے مگر پھر پاک فضائیہ میں جا کر سب چھوڑنا پڑا۔

2۔۔۔اگر نہیں ہے تو کیوں نہیں ؟
اب نہیں، اللہ تعالی نے ہمیں ایسی راہیں دکھا دیں جہاں ہم ملک اور ملت کی بہتر خدمت کرسکتے ہیں۔

3۔۔۔کیا آج کل کی سیاست کو اپنے لائق نہیں سمجھتے یا سمجھتے ہیں کہ ذمہ داریاں پوری نہ کر پاؤں گا؟
آج کل کی سیاست؟
میرے وطن کی سیاست کا حال مت پوچھو
کھڑی ہوئی ہے طوائف تماش بینوں میں

ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں اللہ تعالی نے بہتر مقصد کے لئے چُن لیا۔

3۔۔۔۔جتنا آپ کے بارے میں جانا آپ ماشاءاللہ بگڑے ہوؤں کو سدھار سکتے ہیں تو کبھی یہ سوچا کہ پاکستان کو سدھارنے کی کوشش کریں ۔بذریعہ سیاست؟
مقدور بھر کوشش تو کر رہے ہیں۔ اپنا اپنا ڈومین ہوتا ہے ناں۔ دعا فرمایا کیجئیے۔

اب ان کے جواب سیاست سے مت دیجئیے گا۔۔۔۔
او کے، پرامس۔

4۔۔۔۔۔۔ویسے اگر آپ کو ملک کا سربراہ بنا دیا جائے تو ایک ضروری کام کیا کریں گے جو آپ سمجھتے ہیں کہ بنیادی کام ہے ؟
سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی سخت تربیت اور چھانٹی۔

کون سا سیاست دان پسند ہے ۔۔ویسے یہ سوال کرنا نہیں چاہیے ہے ہی نہیں کوئی ایسا لیکن پھر بھی بتا دیجئیے؟
اس موضوع پر ہمارا منہ نہ ہی کھلوائیں تو اچھا ہے۔
تمام سکے کھوٹے ہیں۔

آپ کے خیال میں ہمارے ملک کے ساتھ کون مخلص ہے ان میں سے ترتیب سے لکھئیے۔
نواز شریف، زرداری، گیلانی، عمران خان یا الطاف حسین؟
کوئی بھی نہیں۔

اگر آپ کو موقع دیا جائے زرداری صاحب سے ملنے کا اور آپ کے سامنے چوائس رکھی جائے جوتا، ٹماٹر، یا انڈے تو آپ کی چوائس کیا ہو گی ؟
کچھ بھی نہیں، ہمارے پاس اپنے جذبات کے اظہار اور کتھارسز کے بہت بہتر ذرائع ہیں۔

ہمیشہ خوش رہیے
آمین
ثم آمین، سیم ٹو یو۔

KishTaj
01-10-2010, 07:18 PM
اور کسی نے کوئی سوال کرنا ہے یا بابا جی کے انٹرویو کو ٹھکانے لگاؤں ۔ ہاہاہاہا;d;d;d
ویسے میں نے آدھا پڑھا ہے۔۔ بہت اچھا ہے ۔۔ باقی تالا لگنے کے بعد پڑھوں گی۔;)

KishTaj
02-10-2010, 10:42 AM
اور کسی نے کوئی سوال کرنا ہے یا بابا جی کے انٹرویو کو ٹھکانے لگاؤں ۔ ہاہاہاہا;d;d
ویسے میں نے آدھا پڑھا ہے۔۔ بہت اچھا ہے ۔۔ باقی تالا لگنے کے بعد پڑھوں گی۔;)

ہمم یعنی اب میرا اسے پڑھنے کا وقت آ گیا ہے~۔
کاظمی انکل انٹرویو دینے کا تہہ دل سے شکریہ:)۔
سدا خوش رہیں۔
آمین۔ ثم آمین

KishTaj
26-09-2013, 08:15 PM
السلامُ علیکم
کچھ ممبران کی فرمائش پر ۔۔۔۔ ری اوپن کر دیا ہے۔
انکل پٹائی تو نہیں کریں گے???~۔

Kazmi
27-09-2013, 07:45 AM
السلامُ علیکم

کچھ ممبران کی فرمائش پر ۔۔۔۔ ری اوپن کر دیا ہے۔
انکل پٹائی تو نہیں کریں گے???~۔

ٹھیک ہے، سنجیدہ گفتگو کے لئے یہ بہتر ہے۔

۔

KishTaj
27-09-2013, 07:51 AM
ٹھیک ہے، سنجیدہ گفتگو کے لئے یہ بہتر ہے۔

۔

وہی تو۔۔۔۔۔۔
سوچ رہی ہوں ادھر بھی "کچھ" مزید سوالات پوسٹ کروں۔

SheikhFahad
09-10-2013, 01:13 AM
وہی تو۔۔۔۔۔۔
سوچ رہی ہوں ادھر بھی "کچھ" مزید سوالات پوسٹ کروں۔

کش سس آپ کی اس پوسٹ کا بہت شکریہ۔۔ میں تو ایسے ہی انٹرویو سیکشن میں آیا تھا اور اوپر اوپر ہی یہ تھریڈ مل گیا ورنہ پتہ نہیں کدھر نیچے گہرائیوں میں ہوتا۔ حیرت ہے دو ہزار دس کا انٹرویو ہے اور میری نظر سے نہیں گزرا!

کاظمی بھائی بہت شاندار انٹرویو تھا۔۔ ماشاء اللہ۔۔ میں نے پڑھنا شروع کیا اور ایک نشست میں کوئی ڈیڑھ دو گھنٹے میں سارے بارہ تیرہ صفحات پڑھ ڈالے۔

اللہ تعالیٰ کش سس آپ کو، کاظمی بھائی آپ کو اور تمام اہلیان ون اردو پر اپنا خاص کرم و فضل کرے۔ آمین

Kazmi
09-10-2013, 12:49 PM

بڑی ہمت ہے آپ کی ۔ ۔ ۔

ثم آمین۔

۔

Kazmi
09-10-2013, 08:51 PM
آواز دے کہاں ہے ۔ ۔ ۔ ۔
ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــ

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟ اگر ہیں تو کن سے؟
محمد قدر علی بھائی کی شخصیت نے متاثر کیا

ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
جرار شاہ کی شرارتیں

Missing You

KishTaj
09-10-2013, 08:58 PM

:(

Catharsis
10-10-2013, 11:52 AM
کاظمی بھائی، کیا مجھ سے کوئی ناراضگی ہے؟ اگر ہے تو پلیز بتائیں،
:(

Lubna Ali
10-10-2013, 11:59 AM
آواز دے کہاں ہے ۔ ۔ ۔ ۔
ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــ

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟ اگر ہیں تو کن سے؟
محمد قدر علی بھائی کی شخصیت نے متاثر کیا

Missing You

::)اوہ ۔ ۔۔ ۔ ان کو بتانا پڑے گا کوئی ان کو اتنا یاد کر رہا ہے ۔ ۔ ۔

جرار کو تو میں بھی بہت مس کرتی ہوں فیس بک میں تو نظر آجاتا ہے فورم میں پتا نہیں کیوں نہیں آتا۔۔۔

KishTaj
10-10-2013, 03:40 PM
کاظمی بھائی، کیا مجھ سے کوئی ناراضگی ہے؟ اگر ہے تو پلیز بتائیں،
:(

کاظمی انکل اور کسی سے ناراضگی رکھیں؟
نہ نہ نہ ۔۔۔۔ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔
آپ کو کچھ غلط فہمی ہوئی ہوگی عفان بھائی۔

یہ اور بات ہے کہ انکو رعب جھاڑنے کا بے حد شوق ہے;)۔
یہ انہوں نے اپنے دوسرے والے انٹرویو میں لکھا ہے;d۔

Kazmi
10-10-2013, 05:09 PM
کاظمی بھائی، کیا مجھ سے کوئی ناراضگی ہے؟ اگر ہے تو پلیز بتائیں،
:(

ناراضگی ؟
وہ بھی آپ سے ۔ ۔ ۔

????????????

Kazmi
10-10-2013, 05:11 PM
::)اوہ ۔ ۔۔ ۔ ان کو بتانا پڑے گا کوئی ان کو اتنا یاد کر رہا ہے ۔ ۔ ۔

جی ضرور، اگر وہ آپ کی سُن لیں تو ۔ ۔ ۔
;d;d

جرار کو تو میں بھی بہت مس کرتی ہوں فیس بک میں تو نظر آجاتا ہے فورم میں پتا نہیں کیوں نہیں آتا۔۔۔

لگتا ہے میتھ کی کسی کتاب میں ڈوب گیا کہیں ۔ ۔ ۔
جہاں رہے خوش رہے۔

Catharsis
10-10-2013, 06:01 PM
ناراضگی ؟
وہ بھی آپ سے ۔ ۔ ۔

????????????

مجھے لگتا ہے آپ مجھ سے ناراض ہے، کیونکہ جن سے بندہ ناراض ہو تو انھیں اپنی ناراضگی انھیں اگنور کر کے دکھاتا ہے

یا تو آپ مجھ سے بات ہی نہیں کرنا چاہتے، یا آپ مجھ سے ناراض ہیں، اور یہ میں ثابت کر سکتا ہوں

Kazmi
10-10-2013, 08:23 PM

آپ نے فلم راجہ دیکھی ہے ؟

Catharsis
10-10-2013, 11:13 PM
آپ نے فلم راجہ دیکھی ہے ؟

I scarcely watch Indian movies. It is hard to sit long three hours and get bored after 15 minutes. So, I did not watch it. But why are you asking about this movie?

KishTaj
10-10-2013, 11:17 PM
آپ نے فلم راجہ دیکھی ہے ؟

ہاہاہاہاہا
~
ویسے لگتا تو نہیں ہے کہ عفان بھائی نے ایسی کوئی شرط لگا رکھی ہو???۔

Kazmi
11-10-2013, 12:25 AM
ہاہاہاہاہا

~
ویسے لگتا تو نہیں ہے کہ عفان بھائی نے ایسی کوئی شرط لگا رکھی ہو???۔

ہم سنجیدگی سے سوچ رہے تھے کہ اپنا سر جوتے سے کون پیٹے گا ۔ ۔ ۔

KishTaj
11-10-2013, 01:02 AM
ہم سنجیدگی سے سوچ رہے تھے کہ اپنا سر جوتے سے کون پیٹے گا ۔ ۔ ۔

ہاہاہا
ویسے انکل جی اس پوسٹ پر غور کیا جائے تو ۔

مجھے لگتا ہے آپ مجھ سے ناراض ہے، کیونکہ جن سے بندہ ناراض ہو تو انھیں اپنی ناراضگی انھیں اگنور کر کے دکھاتا ہے

یا تو آپ مجھ سے بات ہی نہیں کرنا چاہتے، یا آپ مجھ سے ناراض ہیں، اور یہ میں ثابت کر سکتا ہوں

تو اسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ نے انکے کسی پی ایم کا جواب، یا کسی پوسٹ یا سوال کا جواب نہ دیا ہو اور انہیں ایسا لگ رہا ہو۔۔۔
آپ کا کیا خیال ہے؟

Catharsis
11-10-2013, 01:33 AM
سوال: پاکستان کے روشن مستقبل اور عالم اسلام کی توقیر کے لئے ہمیں کیا کرنا ہو گا ؟

آپ نے مجھ سے سوال پوچھا میں نے جواب دے دیا کے آخر مسلمان زبوں حالی کی کیا وجہ ہے، ہمیں اتنے بے توقیر کیوں ہو گے ہیں اس کی وجہ کیا ہے

ہم نے سب سے پہلے کیا کرنا ہے

میں اپنا جواب یہاں (http://www.oneurdu.com/forums/blog.php?b=7728)درج کروا دیا،
اب آپ کی کیا رائے ہے، یہ تو بتایا ہی نہیں یہ ایک بہت وسیع گفتگو ہے، جو ضرور ہونی چاہے، لیکن اس کا نقطہ کہاں سے شروع ہو میں نے اس کی نشاندہی کی ہے
ابھی تک اس سوال کا انتظار کر رہا ہوں، پتا نہیں کیوں جواب نہیں آیا، کوئی تو اس کی علت ہو گی، آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے؟
:(

Kazmi
11-10-2013, 11:01 AM
ہاہاہا

ویسے انکل جی اس پوسٹ پر غور کیا جائے تو ۔

تو اسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔

کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ نے انکے کسی پی ایم کا جواب، یا کسی پوسٹ یا سوال کا جواب نہ دیا ہو اور انہیں ایسا لگ رہا ہو۔۔۔
آپ کا کیا خیال ہے؟

اگر ایسا کچھ ہوا بھی ہو تو اس میں ناراضگی کا شائبہ کہاں سے آ گیا ؟

Kazmi
11-10-2013, 11:03 AM
آپ نے مجھ سے سوال پوچھا میں نے جواب دے دیا کے آخر مسلمان زبوں حالی کی کیا وجہ ہے، ہمیں اتنے بے توقیر کیوں ہو گے ہیں اس کی وجہ کیا ہے

ہم نے سب سے پہلے کیا کرنا ہے

میں اپنا جواب یہاں (http://www.oneurdu.com/forums/blog.php?b=7728)درج کروا دیا،
اب آپ کی کیا رائے ہے، یہ تو بتایا ہی نہیں یہ ایک بہت وسیع گفتگو ہے، جو ضرور ہونی چاہے، لیکن اس کا نقطہ کہاں سے شروع ہو میں نے اس کی نشاندہی کی ہے
ابھی تک اس سوال کا انتظار کر رہا ہوں، پتا نہیں کیوں جواب نہیں آیا، کوئی تو اس کی علت ہو گی، آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے؟
:(

اوہ اچھا ۔ ۔ ۔
در اصل ہم نہیں چاہتے تھے کہ یہ بحث اس تھریڈ میں ہو، اس لئے آپ کو بلاگ کا مشورہ دیا۔
لازم نہیں کہ اس موضوع پر ہم اپنی رائے ضرور ہی دیں۔

KishTaj
11-10-2013, 11:21 AM
اوہ اچھا ۔ ۔ ۔
در اصل ہم نہیں چاہتے تھے کہ یہ بحث اس تھریڈ میں ہو، اس لئے آپ کو بلاگ کا مشورہ دیا۔
لازم نہیں کہ اس موضوع پر ہم اپنی رائے ضرور ہی دیں۔
اگر بلاگ کا مشورہ دیا تو پھر یہ بحث وہاں کیوں نہ کی؟
اور اپنی رائے تو یہیں دینی چاہئے ناں کہ انٹرویو کا سوال ہے;d۔
پھر کیوں نہیں دی؟

واہ واہ کش کیا سوالات نکالے ہیں۔;d

Catharsis
11-10-2013, 02:18 PM
اوہ اچھا ۔ ۔ ۔
در اصل ہم نہیں چاہتے تھے کہ یہ بحث اس تھریڈ میں ہو، اس لئے آپ کو بلاگ کا مشورہ دیا۔
لازم نہیں کہ اس موضوع پر ہم اپنی رائے ضرور ہی دیں۔

لیکن کبھی کبھی ہوتا ہے انسان کچھ سیکھے، اس لئے جب آپ نے حکم کیا کہ میں اپنے بلاگ پر اسے لکھوں تو میں نے جلد ہی آپ کے حکم کی تعمیل کی، میری شدید خواہش ہے کے آپ کی کیا رائے ہے، آپ اس کے بارے میں کیا سوچتے ہیں ،

رفعت
12-10-2013, 12:22 AM
اگر بلاگ کا مشورہ دیا تو پھر یہ بحث وہاں کیوں نہ کی؟
اور اپنی رائے تو یہیں دینی چاہئے ناں کہ انٹرویو کا سوال ہے;d۔
پھر کیوں نہیں دی؟

واہ واہ کش کیا سوالات نکالے ہیں۔;d

واہ واہ کیا بات ہے

ایک دو سوال میرے بھی

مشورہ کیوں دیا اپنے آپ اور وہ بھی مفت؟
اور رائے کا کیا ہے وہ تو کہیں بھی دی جا سکتی ہے تو دی کیوں نہیں پہھر ؟
یا اس کے پیسے لگتے ہیں ۔۔ویسے رائے دینے کے بھی پیسے لینے چاہئیےکہ نہیں ؟
ایویں ساری دنیا سیانی بنی پھرتی ہے پھر کم از کم ایک دوسرے کے پھڈے میں ٹانگ نہیں اڑائے گا کوئی کیا خیال ہے ؟

Kazmi
12-10-2013, 01:42 AM
واہ واہ کیا بات ہے

ایک دو سوال میرے بھی

مشورہ کیوں دیا اپنے آپ اور وہ بھی مفت؟
اور رائے کا کیا ہے وہ تو کہیں بھی دی جا سکتی ہے تو دی کیوں نہیں پہھر ؟
یا اس کے پیسے لگتے ہیں ۔۔ویسے رائے دینے کے بھی پیسے لینے چاہئیں کہ نہیں ؟
ایویں ساری دنیا سیانی بنی پھرتی ہے پھر کم از کم ایک دوسرے کے پھڈے میں ٹانگ نہیں اڑائے گا کوئی کیا خیال ہے ؟

رائے دینے کے بھی پیسے لینے چاہئیں
?????????

رفعت
12-10-2013, 03:50 AM
رائے دینے کے بھی پیسے لینے چاہئیں
?????????

کیا ہوا ؟
مطلب کسی کو رائے چاہئیے تو فیس بھرے اور رائے لے ۔۔

KishTaj
12-10-2013, 08:06 AM
رائے دینے کے بھی پیسے لینے چاہئیں
?????????

انٹرویو میں نہیں لینے چاہئے۔:p۔

Catharsis
12-10-2013, 07:32 PM
I know this is your prerogative. I am Disappointed Mr. Kazmi.

I am thankful, alteast you have expressed your intentions.

Kazmi
12-10-2013, 11:35 PM
I know this is your prerogative. I am Disappointed Mr. Kazmi.

I am thankful, alteast you have expressed your intentions.

عفان صاحب !۔
ناراضگی بالکل نہیں بنتی کیونکہ ون اردو پر ہم سب لوگ بالکل برابری کی سطح پر بات کرنے کے عادی ہیں۔
آپ پہلے شخص ہیں جنہوں نے اگلے بندے کی اوقات کے مطابق بات کرنے کا رواج ڈالنے کی کوشش کی۔
جواب دینے سے پہلے اگلے بندے کا کچا چھٹا جاننا لازم سمجھا۔
-
صرف اس بات کا احساس دلانا مقصود تھا۔
باقی آپ کی مرضی ہے، جس سے چاہے بات کریں جس سے نہ چاہیں نہ کریں۔
والسلام

Catharsis
13-10-2013, 02:50 AM

I am agreed that this is everyone prerogative to who they want to speak. But I am not agreed with you where you mentioned that I tried to ask everything ( کچا چھٹا. If you read my interview there was some people who asked some questions but they did not mention their detail. I didn't ask as well. Secondly, the word "Auqaat" is a derogatory word which ignites the situation but does nothing.

It was pleasure to talk with you. I am not angry. There is a huge difference between disappointment and anger.