PDA

View Full Version : فریدون(سیویرس) بھائی کا انٹرویو



KishTaj
19-05-2010, 06:43 PM
السلامُ علیکم
فریدون بھائی نے کسی کا کچھ بگاڑا ہو یا نہیں ۔۔ مجھے تو ان کو اب چھوڑنا نہیں ۔۔ بدلہ تو لینا ہے نا >:(
چلیں شروع ہوجائی ن۔۔ اور سب میرا ساتھ دیں۔ یہ نیک کام کریں گے تو نا صرف آپکو ثواب ملے گا بلکہ میرے چوزوں کی روح کو بھی "شانتی" ملے گی۔
شکریہ
اور ایک خاص بات ۔۔ فرید بھائی سے ایک سوال کرنے پر 10 پوائنٹس اور کاپی پیسٹ اگر کسی نے اٹھاکر پوری گڈی یہاں رکھ دی تو سو پوائنٹس ۔۔اوکے
;d;d۔۔۔اب جلدی سے سب آجائیں اور میرا ساتھ دیں ۔۔ پڑوس میں احسان بھائی کا بھی چل رہا ہے انکو بھی نہیں بخشنا اوکے۔۔۔
شکریہ

KishTaj
19-05-2010, 06:44 PM
مجھے آپ پر بھی بالکل ترس نہیں آرہا ~ ;d۔۔۔:p

آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟


آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟


ون اردو پر کیسے آئے؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟


بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟


زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

یہ تھوڑے سے ہیں:p ۔۔۔۔

Severus
19-05-2010, 06:57 PM
:p۔۔۔۔۔

Severus
19-05-2010, 07:07 PM
کسی گرون ورون سے کام نہیں چلے گا :p۔۔۔
میں ابھی آپ کا یہ گرون ڈیلیٹ کرتی ہوں:p ۔ :p۔ ۔
بھائی اگر جواب نہیں دیں گے تو 21202 پوائنٹس ارسال کردیجئے ۔۔۔
کیا سمجھے;);) ۔۔۔

جواب دینے پہ کتنے پوائنٹس ملیں گے؟

KishTaj
19-05-2010, 07:13 PM
جواب دینے پہ کتنے پوائنٹس ملیں گے؟
بھائی ایسی کوئی شرط نہیں ہے:p ۔۔
بس چپ چاپ جواب دیں ۔۔ میرے دل کو ٹھنڈک ملے گی ۔۔ بہت جی جلایا ہے آپ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔ >:(>:(>:(

1UM-SiteAdmins
19-05-2010, 07:15 PM
السلامُ علیکم
فریدون بھائی نے کسی کا کچھ بگاڑا ہو یا نہیں ۔۔ مجھے تو ان کو اب چھوڑنا نہیں ۔۔ بدلہ تو لینا ہے نا >:(
چلیں شروع ہوجائی ن۔۔ اور سب میرا ساتھ دیں۔ یہ نیک کام کریں گے تو نا صرف آپکو ثواب ملے گا بلکہ میرے چوزوں کی روح کو بھی "شانتی" ملے گی۔
شکریہ
اور ایک خاص بات ۔۔ فرید بھائی سے ایک سوال کرنے پر 10 پوائنٹس اور کاپی پیسٹ اگر کسی نے اٹھاکر پوری گڈی یہاں رکھ دی تو سو پوائنٹس ۔۔اوکے
;d;d۔۔۔اب جلدی سے سب آجائیں اور میرا ساتھ دیں ۔۔ پڑوس میں احسان بھائی کا بھی چل رہا ہے انکو بھی نہیں بخشنا اوکے۔۔۔
شکریہ
ویسے تو اپنے غصے کے لیے قومی وسائل کو استعمال نہیں کرنا چاھیے لیکن آپ نے ایسے بندے کو پکڑا ھے جس پر آپ کا انعام ھی بنتا ھے اس لیے شکریہ۔

Sajda Sehr
19-05-2010, 07:19 PM
ویسے تو اپنے غصے کے لیے قومی وسائل کو استعمال نہیں کرنا چاھیے لیکن آپ نے ایسے بندے کو پکڑا ھے جس پر آپ کا انعام ھی بنتا ھے اس لیے شکریہ۔
فریدون بھائی اب آپ بچ کے نہیں جا سکتے
دیکھ لیا نا
ہم اعلی انتظامی اداروں کو بھی اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے ;d;d:p

KishTaj
19-05-2010, 07:21 PM
ویسے تو اپنے غصے کے لیے قومی وسائل کو استعمال نہیں کرنا چاھیے لیکن آپ نے ایسے بندے کو پکڑا ھے جس پر آپ کا انعام ھی بنتا ھے اس لیے شکریہ۔
ٹیم بھائی سمجھا کریں نا~ ۔۔۔
کبھی کبھی دوسروں کے لیئے خود پر رکھ کر ہی سب کچھ کرنا پڑتا ہے;) ۔
اور اب انعام جلدی سے بھیج دیں;d ۔۔
ویلکم~۔

KishTaj
19-05-2010, 07:23 PM
فریدون بھائی اب آپ بچ کے نہیں جا سکتے
دیکھ لیا نا
ہم اعلی انتظامی اداروں کو بھی اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے ;d;d:p
بقول یاز بھائی ۔۔
جی جی وہی تو

Severus
19-05-2010, 08:25 PM
مجھے آپ پر بھی بالکل ترس نہیں آرہا

ترس تو اپنے آخری چوزے پہ کھاؤ میری بلی گھر سے نکل چکی ہے
آپ کا پورا نام؟
فریدون قصائی۔
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
اتنی کہ انگلیوں پہ گنی جا سکے۔۔۔1404ہفتے 253 دن 37920 ساعتیں
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
اخبار پڑھ سکتا ہوں۔۔۔۔ویسے میں اکاؤنٹس کا آدمی ہوں۔۔ منشی فاضل سمجھ لیں۔۔آئی سی ایم اے۔۔۔جاری و ساری ہے۔۔ایم ایس سی مالیات سمیت
کونسے ادیب پسند ہیں؟
شعراء میں اقبال میری جان کا روگ بن چکے ہیں۔۔۔ویسے غالب اور مومن۔۔۔۔بعد کے لوگوں میں جگر۔۔۔فراق۔۔۔فیض۔۔۔عدم۔۔۔ ۔منیر نیازی اور مجید لاہوری کو پڑھا ہے۔۔۔۔۔میری اماں اور میرے ہونے والے بچوں کی ہونے والی اماں نے مل جل کر فردوسی، انوری، عطار،ابوالخیر اور حافظ و ہمنوا کو میرے سر منڈھنے کی کوشش کی ہے، جو الحمدللہ کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکی۔۔۔۔۔کہیں قصیدہ بانت سعاد کا ایک شعر پڑھا تھا اس کے بعد سے عربی بطورِ زبان سیکھنے کی تمنا ہے۔۔۔۔ میاں محمد بخش، وارث شاہ، اور شیو کمار بٹالوی میرے فارغ وقت کے ساتھی ہیں۔۔۔۔۔سب سے مزے کی بات، مجھے شعر یاد نہیں رہتے:)۔

نثر میں یوسفی صاحب،تارڑ صاحب، کرنل محمد خان،ممتاز مفتی، ابنِ انشاء،منٹو، بانو قدسیہ اور ان کے میاں صاحب۔ مختار مسعود قدرت اللہ شہاب کے نفسانے۔ وڈ ہاؤس، اوہنری اور تراجم میں ووستوسکی کے ترجمے
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
مزدوری۔
کہاں رہتے ہیں؟
اپنے گھر'بلکہ کرائے کے مکان میں
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
فی الوقت میں اور میری تنہائی۔۔ویسے دو بھائی میرے علاوہ اور امی
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
پہلا
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
موڈ کے حساب سے۔۔ ویسے اکثر ذات کے حصار میں
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
یہ تو ناشکری کی ایک قسم ہوئی نا۔۔اپنے حال سے ناخوش
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
اعلٰیٰ مقام
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
سنبلہ بنتا ہے۔۔۔پہلے اس حد تک تھا کہ تقویم اور دشت شناسی وغیرہ کی کتب بھی چاٹ ڈالیں۔ مگر یہ بہت پہلے کی بات ہے۔۔۔۔پھر ابا حضور کو علم ہوا تو نہ پوچھیں کیا بیتی
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
پہلے تھی
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
ایکسپریس اردو کا۔۔۔گارڈین اور میل انگلش کا۔۔۔مین پیج پہلے دیکھتا ہوں۔۔پھر آرٹیکلز
کتنے مذہبی ہیں؟
جتنا بننا چاہتا ہوں اتنا نہیں ہوں
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
شاید دس سال کی عمر میں
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
سرفنگ۔۔بحر ذات میں غوطہ خوری
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
اللہ کا شکر ہے کہ اس نے سہی راستے پہ رکھا ہے یا لے جائے گا۔ بس نافرمانی اور ناشکری سے بچائے۔۔حکم کے ماتوں کو اختیارات زیب نہیں دیتے
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
زندگی کا فلسفہ خود زندگی ہے۔۔۔زندگی ایک پھول ہے جس کے ساتھ کانٹوں کی موجودگی اس کے رنگوں اور خوشبو کو کم نہیں کر سکتمی
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
سپردگی۔۔۔یس سر۔۔
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست بس دوست ہوتا ہے۔۔۔۔۔رسمی ڈیفینیشن کیا کروں اس کی۔۔۔۔دوست خوشبو کی طرح ہوتا ہے ایک دفہ آپ لگا لیں اس ک بعد چاہے آپ ناپسند کریں وہ اپنی موجودگی کا احساس دلاتی رہے گی
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
چار۔۔۔۔ میرے چاروں دوست بس اتفاقات کی دین ہیں۔۔عادات صرف ایک کی مجھ سے ملتی ہیؐ
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
نہیں جی میں تو بڑا نرم خو ہوں
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
قناعت
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
اور سنائیں
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
صفائی پسند تو ہوں مگر نفاست پسند کا علم نہیں۔۔چیزوں کو ان کی اصلی حالت میں دیکھنے کا شائق ہوں
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
امی کے اور تایا کے
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
تایا کے
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
جی
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
جھوٹ پر۔ غیر منطقی باتوں پر۔۔۔اور تھوڑی دیر کے لیے
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
خاموش طبع
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
اسے اللہ کے حوالے کر کے سوری بولتا ہوں اور اپنی راہ لیتا ہوں
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
میں تو بڑا صلح جو قسم کا آدمی ہوں۔۔۔سب یہی کہتے ہیں
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
بالکل نہیں
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
دور اندیش تو نہیں کہہ سکتا۔۔اندازے اکثر ٹھیک ہی نکلتے ہیں۔۔
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کنفیوز ہوں جی۔۔پچھلے ایک آدھ سال سے میری شخصیت میں ریڈیکل چینجز آئی ہیں
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
اردو۔۔۔ پنجابی۔۔۔انگریزی
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
عربی۔۔۔فارسی۔۔۔۔رشین۔۔۔فر نچ اور محبت پنجابی سے ہے
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
نہانے اور شیو سے لے کر گھر سے نکلنے تک 45 منٹس
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
نہیں جی میں تو کونے میں بیٹھا رہتا ہوں
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
امی کی خدمت
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
سموکنگ،بہت سی ۔۔۔مثبت پہلو سوچنا اور پھر نیند
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
بہت جلدی
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
جھوٹ۔۔۔کسی کا حق مارنا
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
خاموشی
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟
کم گو

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
زمانہ۔۔۔
کونسا مضمون پسند ہے؟
اکنامکس
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
تمام نصابی مضامین
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
کوئی نہیں۔۔۔۔۔
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
متلون مزاجی
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
بریانی۔۔۔۔کھیر اور حلوہ
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
اوجڑی۔۔لوکی
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
پسندیدہ تو سب ہی ہیں، بہت زیادہ شوخ یا چنگھاڑتے ہوئے رنگ طبیعت پہ گراں گزرتے ہیں
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
موسم کے لحاط سے بدلتی رہتی ہے آج کل ارمانی
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
سادہ اور آرام دہ ہونا چاہئیے
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
وقت تو سارے ہی اچھے ہی اچھے ہوتے ہیں،،بس کس طرح گزرتے ہیں' یہ چیز میٹر کرتی ہے،،،۔ ویسے رات کو مغرب سے عشاء کے کچھ بعد تک کا وقت اچھا گزرتا ہے
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
جہاں قدرت کا فتنہ گر حسن آشکار ہو جائے۔۔۔۔۔بھولوں کی کیاریاں۔سرسوں کے کھیت، صحرائی پٹی کے گوٹھ۔۔۔موٹر وے کے کنارے کسی گاؤں میں صبح صادق کی چائے، خاص طور پہ کالام جاتے ہوئے میاندم میں قیام۔۔۔پیال جھیل۔۔وائٹ پیلس کے لان میں سوکھے ہوئی چشمے پر پارٹی کرنا۔۔۔۔نانگا پربت کو صبح کا سلام۔۔۔تھر میں کیمپنگ۔۔۔ لسٹ از ویری لانگ۔۔۔۔۔۔۔۔
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
علمِ نافع کو۔۔۔۔جو علم من کی بھوک مٹائے۔۔۔۔ایسا علم جو مولوی کو مولائے روم بنا ڈالے۔۔۔۔
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
والدہ
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
جس میں اعتبار،مان، لحاظ اکٹھے ہو جائیں۔۔
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
نہ کہیں جہاں میں اماں ملی جو اماں ملی تو کہاں ملی
میرے جرمِ خانہ خراب کو' تیری عفوِ بندہ نواز میں

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
اپنا آپ۔۔۔کہ جب تک کوئی مصرف نہیں نکلتا میرا شمار سازوسامان میں ہی ہو گا


ون اردو پر کیسے آئے؟
بذریعہ نیٹ
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
کون جائے ذوق پر دلی کی گلیاں چھوڑ کے
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
بحث ہوئی تھی وش سس سے۔۔۔جنت کی تلاش پہ تبصرہ چل رہا تھا
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
کئی ممبران ہیں جو ایسی بات کرتے ہیں کہ میرا بولنا بنتا ہی نہیں۔۔۔میں نے یہ جانا کہ یہ بھی میرے دل میں ہے
ان میں عمران بھائی۔۔کاشفین آپا۔۔۔ٹیم بھائی و یاز بھائی۔۔۔غالب بھائی۔۔۔میم سس، آمنہ آپی،ساحرہ ختون:) اور سمارا بہن ہیں۔ ان میں سے عمران بھائی اور ٹیم بھائی ہمیشہ کچھ نہ کچھ سکھا جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔مگر مزاج کے قریب ترین مہرین فاطمہ ہے;)۔
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
ٹیم بھائی نے ایک قلم پکڑا دیا ہے ہاتھ میں
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
مجھے ہمیشہ دورے پڑتے ہیں مشغلوں کے
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ڈربہ۔۔۔اور رائٹرز سوسائٹی
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
اپنے علاوہ اوپر بیان کردہ تمام لوگوں سے سیکھ رہا ہوں۔ سو سبھی سے متاثر ہوں مگر خود سے تو سخت متاثر ہوں۔ اہلِ ڈربہ میں سے فراز بھائی سے متاثر ہوں
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
عمران بھائی سے یا تاج الدین المعروف بہ جنٹلمین بھائی سے
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
درزیوں والے فورم کو تو ختم ہی کر دیں~۔
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
کج بحثی۔۔۔زود رنجی۔۔۔جو جی میں آتا ہے کر ڈالتے ہیں۔۔۔۔۔۔
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
اپنی ذات8)
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
سب سے بڑا فائدہ تو سوشل نیٹ ورکنگ نما فورم اور پھر اس پہ کتابوں کی موجودگی کا ہے

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
معصوم
بچپن کیسا گزرا؟
اچھا گزرا
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
کبھی؟ ۔۔۔۔اکثر
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
اوسط سے نیچے
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟
بہت زیادہ

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
ابا کی وفات
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کئی ہیں
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ابھی تک تو وہ موڑ نہیں آیا
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
ابا کی وفات

یہ تھوڑے سے ہیں: ۔۔۔۔

،،،،،،،،،،

Severus
20-05-2010, 02:11 AM
انٹرویو ختم پیسے ہضم
ٹا ٹا

سعد
20-05-2010, 02:21 AM
آپ کو خواتین کے کٹے ہوئے بال اچھے لگتے ہیں؟

Severus
20-05-2010, 02:31 AM
آپ کو خواتین کے کٹے ہوئے بال اچھے لگتے ہیں؟
ترشے ہوئے۔۔۔۔ کٹے ہوئے تو عجیب ہی لگتے ہوں گے۔ ویسے زندگی نے اتنا موقع نہیں دیا کہ کسی کے کٹے ہوئے بال غور سے دیکھ سکوں

سعد
20-05-2010, 02:32 AM
اور حضرات کے چھلے ہوئے منہ؟

KishTaj
20-05-2010, 02:37 AM
اور حضرات کے چھلے ہوئے منہ؟
سعد بھائی ۔۔ ایسے سوالات کریں گے اب ۔۔ ہاہا
چلیں کوئی بات نہیں بیس پوائنٹس آپ کے ہوئے ۔۔۔
ویسے بھی انکو خوب تنگ کرنا ہے ~۔۔ شکریہ میری طرف سے ۔۔ کہ فرید بھائی سے آڑھے تیڑھے سوال کیئے ۔۔ اور بھی کیجیئے:) ۔۔۔۔

سعد
20-05-2010, 02:47 AM
نقاط کے لیے تو میں نے سوالات نہیں کیے، یہ کبھی مجھے سے پوچھے گئے تھے۔

KishTaj
20-05-2010, 02:50 AM
نقاط کے لیے تو میں نے سوالات نہیں کیے، یہ کبھی مجھے سے پوچھے گئے تھے۔
ارے بھائی ۔۔ میرا وہ مطلب نہیں تھا ~۔۔۔
سوری ۔ ۔نہیں دیتی نقاط بس ۔۔۔:p

Severus
20-05-2010, 02:52 AM
اور حضرات کے چھلے ہوئے منہ؟
کچھ خاص نہیں۔۔۔۔۔ داڑھی یا تو پوری ہو یا پھر منہ چھیل لیں۔۔۔۔واضح رہے کہ پوری داڑھی سے مراد کسی ایک گروہ کی داڑھی نہیں ہے۔۔۔۔ سب گروہوں کے اپنے اپنے حساب سے

Noor-ul-Ain Sahira
20-05-2010, 04:45 AM
ایک سر پھٹول کسی اور سے بھی ہوئی تھی شروع شروع میں۔۔۔بھول گئے کیا؟ سیاسی جوابات دینے والے ہمارے بھائیْ۔ ہم انٹرویو کے بعد بھی آپکو اتنا ہی جان سکے ہیں جتنا پہلے جانتے تھے:p۔

Severus
20-05-2010, 06:24 AM
ایک سر پھٹول کسی اور سے بھی ہوئی تھی شروع شروع میں۔۔۔بھول گئے کیا؟ سیاسی جوابات دینے والے ہمارے بھائیْ۔ ہم انٹرویو کے بعد بھی آپکو اتنا ہی جان سکے ہیں جتنا پہلے جانتے تھے:p۔

لو جی میں نے تو سب کچھ کھول کے رکھ دیا ہے۔۔۔۔۔اگر پھر بھی تسلی نہ ہو تو استادِ محترم نے فرمایا ہے
اقبال بھی اقبال سے آگاہ نہیں ہے
کچھ اس میں تمسخر نہیں واللہ نہیں ہے

اور اسی سر پھٹول کی وجہ سے ہی تو یہ:) والی سمائیلی داغی ہے۔۔۔۔اس سر پھٹول نے واقعی مجھے ایک بہت ہی انوکھی دوست+بہن سے نوازا تھا

علیش
20-05-2010, 06:27 AM
السلام علیکم:)
واہ جی واہ فریدون بھائی کا انٹرویو ہو رہا ہے اور میں نے ایک بھی سوال نہیں کیا ابھی
کر سکتی ہوں نا میں سوالوں کی بارش آپ پر فریدون بھائی۔~:cool:

Severus
20-05-2010, 06:35 AM
السلام علیکم:)
واہ جی واہ فریدون بھائی کا انٹرویو ہو رہا ہے اور میں نے ایک بھی سوال نہیں کیا ابھی
کر سکتی ہوں نا میں سوالوں کی بارش آپ پر فریدون بھائی۔~:cool:

آئیے آپ بھی آجائیے
تیرا کیا بنے گا کشور مرزا:mad:

علیش
20-05-2010, 06:38 AM
آئیے آپ بھی آجائیے
تیرا کیا بنے گا کشور مرزا:mad:

کیوں کشور کو کیا کہیں گے آپ:p
نہ آپ کش کے چوزوں کے لیے عناب شناب کہتے اور نہ آپ کا روسٹ بنتا۔;d;d
ابھی آتی ہوں سوال بھی سوچنے ہیں نا میں نے:cool:

Severus
20-05-2010, 06:41 AM
کیوں کشور کو کیا کہیں گے آپ:p
نہ آپ کش کے چوزوں کے لیے عناب شناب کہتے اور نہ آپ کا روسٹ بنتا۔;d
ابھی آتی ہوں سوال بھی سوچنے ہیں نا میں نے:cool:

اناپ شناپ بکتے۔
;d
اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ لڑکی کمپوزر ہے
:mad:

علیش
20-05-2010, 06:45 AM
اناپ شناپ بکتے۔
;d
اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ لڑکی کمپوزر ہے
:mad:

مجھے بکتے لفظ اچھا نہیں لگا کہنا اس لیے کہتے ہیں لکھ دیا اگر آپ کو وہ والا لفظ زیادہ پسند ہے تو وہی ٹھیک ہے۔:p
اور یہ پ کیوں ڈال رہے ہو آپ???

Noor-ul-Ain Sahira
20-05-2010, 06:45 AM
لو جی میں نے تو سب کچھ کھول کے رکھ دیا ہے۔۔۔۔۔اگر پھر بھی تسلی نہ ہو تو استادِ محترم نے فرمایا ہے
اقبال بھی اقبال سے آگاہ نہیں ہے
کچھ اس میں تمسخر نہیں واللہ نہیں ہے

اور اسی سر پھٹول کی وجہ سے ہی تو یہ:) والی سمائیلی داغی ہے۔۔۔۔اس سر پھٹول نے واقعی مجھے ایک بہت ہی انوکھی دوست+بہن سے نوازا تھا


؟؟تھا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ْ:o؟؟؟؟؟ی ا ھے؟

Severus
20-05-2010, 06:51 AM
؟؟تھا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ْ:o؟؟؟؟؟ی ا ھے؟

ہے جی اور ان شاءاللہ یہ رشتہ رہے گا، اس سر پھٹول نے نوازا تھا پھر ہم نے جان نہیں چھوڑی


27-Dec-2009مجھے ایوائیڈ کیجئے پلیز
11:59 AMSahira

;d;d;d

Severus
20-05-2010, 06:54 AM
مجھے بکتے لفظ اچھا نہیں لگا کہنا اس لیے کہتے ہیں لکھ دیا اگر آپ کو وہ والا لفظ زیادہ پسند ہے تو وہی ٹھیک ہے۔:p
اور یہ پ کیوں ڈال رہے ہو آپ???

عناب ایک قسم کا۔۔۔۔۔۔ چھوڑیں یہ ایک دیسی دوائی کا نام ہے
اور اصل لفظ اناپ شناپ ہے

Noor-ul-Ain Sahira
20-05-2010, 06:57 AM
ہے جی اور ان شاءاللہ یہ رشتہ رہے گا، اس سر پھٹول نے نوازا تھا پھر ہم نے جان نہیں چھوڑی


27-Dec-2009مجھے ایوائیڈ کیجئے پلیز
11:59 AMSahira

;d


ہاہاہاہاہا
مجھے لگتا ہے ٹیم بھیا بھی چکرائے چکرائے ہوں گے ٓٓاجکل۔۔۔انکو بھی سمجھ میں نہیں ٓا رہا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھ گیا اچانک;d؟

علیش
20-05-2010, 06:59 AM
عناب ایک قسم کا۔۔۔۔۔۔ چھوڑیں یہ ایک دیسی دوائی کا نام ہے
اور اصل لفظ اناپ شناپ ہے

چلیں آپ واقعی ہی پروف ریڈنگ کرتے ہو اس میں کوئی شک نہیں لیکن اس کا ثبوت بھی مل گیا۔:)
فریدون بھائی بہتتتتتتت شکریہ میری کوریکشن کرنے کے لیے۔ شکریہ شکریہ شکریہ:)
اس کا یہ مطلب نہیں کے میں آپ سے سوال نہیں پوچھوں گی ابھی آتی ہوں سوالوں کے ساتھ:p;d

Severus
20-05-2010, 07:03 AM
ہاہاہاہاہا
مجھے لگتا ہے ٹیم بھیا بھی چکرائے چکرائے ہوں گے ٓٓاجکل۔۔۔انکو بھی سمجھ میں نہیں ٓا رہا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھ گیا اچانک;d؟

واقعی ان کی یاداشت میں یہ پہلا واقعہ ہو گا جب دونوں پارٹیاں اس حد سے واپس آکر ایک دم دعوت دعوت کھیلنا شروع کریں اور پھر ثالثوں کو بوتلوں کا خرچہ ڈال کر چلتی بنیں
;d

Noor-ul-Ain Sahira
20-05-2010, 07:06 AM
وہی تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;dوہ بچارے۔ہاں جی،،،،،،،،ناں جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا۔۔۔۔۔ ۔کیوں۔کیسے میں لگے ہوں گے ابھی تککککککککککک;d۔
ویسے میں نے سنا تھا ٓاپ نے اسکے بعد باہر کا راستہ دیکھ لیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بڑی مشکل سے وآپس اندر لایا گیا گھیر گھار کے;d۔

Sajda Sehr
20-05-2010, 07:07 AM
فریدون بھائی
کوے کی بریانی کتنی بار کھائی ہے ؟
سچ سچ بتائے گا:p
اللہ خیر ~

Severus
20-05-2010, 07:11 AM
وہی تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;dوہ بچارے۔ہاں جی،،،،،،،،ناں جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا۔۔۔۔۔ ۔کیوں۔کیسے میں لگے ہوں گے ابھی تککککککککککک;d۔
ویسے میں نے سنا تھا ٓاپ نے اسکے بعد باہر کا راستہ دیکھ لیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بڑی مشکل سے وآپس اندر لایا گیا گھیر گھار کے;d۔

بس جی بھولی بھالی باتوں میں آ گئے تھے;d
ٹیم بھائی کو میری ایک کمزوری کا بڑی اچھی طرح علم ہے;d

Sajda Sehr
20-05-2010, 07:13 AM
کچھ اور سوالات بھی
1۔۔۔ڈرنک میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے مطلب جوسز وغیرہ میں
مجھے پتا ہے آپ پانی کہنے والے ہیں پر اس کے علاوہ؟


2۔۔ اگر کسی سے لڑائی ہو تو صلح میں خود پہلی کرتے ہیں یا دوسری پارٹی کا انتظار ؟



3۔۔۔کوئی ایسی عادت جو آج کی جینریشن میں آپکو سب سے بری لگتی ہو؟


ابھی اور بھی سوال ہیں پہلے یہ بتائیں

Severus
20-05-2010, 07:15 AM
فریدون بھائی
کوے کی بریانی کتنی بار کھائی ہے ؟
سچ سچ بتائے گا:p
اللہ خیر ~
:):)
پہلے تو بہت کھائی تھی مگر جب سے آپ کو بہن بولا ہے تو اب خود پہ حرام کر لی ہے۔ ہم منہ بولے رشتوں کا بھی بہت احترام کرنے والے لوگ ہیں۔۔۔
اب تو پڑوسی نہیں نا کہتے کہ فریدون ہمارے بچوں کی بریانی بنا کر کھا گیا:)

Severus
20-05-2010, 07:19 AM
کچھ اور سوالات بھی
1۔۔۔ڈرنک میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے مطلب جوسز وغیرہ میں
مجھے پتا ہے آپ پانی کہنے والے ہیں پر اس کے علاوہ؟
تربوز کا پانی
ناریل کا پانی
2۔۔ اگر کسی سے لڑائی ہو تو صلح میں خود پہلی کرتے ہیں یا دوسری پارٹی کا انتظار ؟

حالات پہ منحصر ہے

3۔۔۔کوئی ایسی عادت جو آج کی جینریشن میں آپکو سب سے بری لگتی ہو؟

میں خود آج کی جنریشن سے ہوں بڑی بی
ابھی اور بھی سوال ہیں پہلے یہ بتائیں

KishTaj
20-05-2010, 09:40 AM
یہ سارے کاپی پیسٹ سوالات۔

(سیاسی جوابات نہیں دینا :p:cool:۔۔۔)
گھریلو جھگڑے میں آپ کے خیال میں زیادہ قصور وار کون ہوتا ہے ۔۔ میاں یا بیوی۔؟؟
بچوں کو بگاڑنے یا سنوارنے میں زیادہ ہاتھ کس کا ہوتا ہے۔ ماں،باپ، یا معاشرہ۔
کون سے مہمان باعث رحمت اور کونسے باعث زحمت ہوتے ہیں۔ باعث زحمت مہمانوں کو بھگانے کا کوئی تیر باہدف نسخہ بتائیے۔
اگر آپ کو ہاتھی دیا جائے (چھپانے کو) تو کہاں چھپائیں گے؟
اگر آپ کو ایک دن کے لیے ایک ویران جزیرے پر بھیجا جائے تو کیا تین چیزیں لے کر جائیں گے؟
جب سنڈریلا کا گھنٹہ (لوڈ شیڈنگ) بجتا ھے تو سنڈریلا کے گھر والوں (کے ای ایس سی) کے لیے کیا القابات منہ سے نکلتے ھیں؟
آپ کو منڈے کی دن کی سب سے اچھی اور سب سے بری بات کون سی لگتی ہے۔(صبح صبح جلدی اٹھنے کے علاوہ)
کبھی رشوت دی یا لی؟
کونسے جانور سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ چھپکلی اور چوہے کے علاوہ۔
کیا بچپن میں پڑی ہوئی والدین کی کوئی پٹائی یاد ہے۔ جس کے ساتھ کوئی یاد جڑی ہو اور وہ پٹائی یادگار ہو گئی ہو(یہی کوئی شرارت یا چھوٹی کو مارنے کی وجہ سے)۔
اگر کوئی پرانا دوست راستے میں مل جائے اور آپ آفس (کام) سے لیٹ ہو رہے ہوں تو کیا کریں گے۔ اس کو ملنے کا کوئی دوسرا وقت دیں گے یا آفس بتا دیں گے کہ آپ لیٹ ہو جائیں گے۔
کبھی دل کیا کہ کسی کو بہت ماریں۔ (مطلب پٹائی کریں)۔

تعلیم اور جاب ساتھ ساتھ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے ٹائم کو مینج کرنا اور بعض دفعہ سخت محنت اور کوشش کے باوجود کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جسکا نتیجہ ناکامی ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پل آیا ہے تو اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے ۔۔۔ بہت مایوس ہوتے ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا پہلے سے زیادہ محنت کرنے کا عزم کرتے ہیں ؟
ہر انسان میں بہت سی عادتیں ہوتی ہیں کچھ اچھی اور کچھ بری ذرا یہ بتائیں کہ کون ایسی عادت ہے جو اب تک آپ کوشش کے باوجود نہیں ترک نہیں کر سکے؟
اور کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکے؟
آج کے حالات و واقعات کی بیس پر اپنے آنے والے کل کے بارے میں کچھ سوچتے ہیں؟ (میرا مطلب فیوچر پلاننگ کرتے ہیں۔
اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گے ۔۔۔
آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔
اب ذرا یہ بتائیں کہ اخلاقی ذمہ داری اور مذہیبی ذمہ داری میں سے اگر انسان کسی ایک سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟
جب اتنے کلوذ رشتے ہوں تو کیا انکو یوں ایسی وجہ بیاں کر کے راہ فرار اختیار کی جائے تو کیا پھر بھی خوشخال زندگی گزاری جاسکتی ہے ؟
۔ انسانی زندگی ایک بہت سادہ اصول کے تحت چلتی ہے Give and Take کیا کہتے ہیں اس اصول کے بارے میں کیا یہ تین لفظوں کے اصول پر عمل کرنا اتنا ہی سادہ اور آساں ہے ؟
وہ کون سی جگہ/مقام/ کام/ ایسا ہے جس/جہاں کو/پر کرنے /جانے کو آپ کا کبھی دل نہیں کیا مگر مجبورا جانا پرٹا ہے ؟
کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتے ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال کئے تھے نہ تو تھوڑا سی تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )
آپ کنجوس ہیں یا فراغ دل ہیں ؟
اپنے آپ کو سب کے سامنے کوئی مشورہ یا کوئی نصیحت یا صلاح دینا چاہیں گے؟

یہ میرے اپنے سوالات

روٹی پکانا آتی ہے؟ کبھی ٹرائی کی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔؟
کارٹون دیکھتے ہیں؟ کونسا پسند ہے؟
بچپن میں کہانیاں سنتے یا پڑھتے تھے بچوں والی ۔۔۔
صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گے؟
جب بیمار ہوتے ہیں تو کیا چڑچڑے ہوجاتے ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلے ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
گھر داری پسند ہے ، گھرداری کے کونسے کاموں سے بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں ذیادہ؟
بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا
بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گے؟
نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹے رہتے ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟
قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتے ہیں یا ایسے ہی؟
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتی ہیں یا؟
کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کرتے ہیں؟
اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکے ہیں۔۔۔؟
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں؟
کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔ پکنک پر جاتے ہیں؟ سیر و تفریح کے لیئے آپ کی نظر میں سب سے بہترین جگہ؟
کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے
کرکٹ دیکھتے ہیں؟ ۔۔۔ کونسا کرکٹر پسند ہے اور کونسا ناپسند؟
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔ کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔۔
آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔ تو آپ کیا کرتے ہیں؟ کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا وہاں سے چلے جاتے ہیں یا خاموشی سے سنتے رہتے ہیں یا مذید غصہ دلاتے ہیں؟
کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں؟
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟
کسی کے تھپڑ لگایا ہے؟
پانی کیسے پیتے ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔ یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خود کو تین لفظوں میں بیان کریں ۔۔
باقی بعد میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔

Mehr Fatima
20-05-2010, 11:06 PM
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
کئی ممبران ہیں جو ایسی بات کرتے ہیں کہ میرا بولنا بنتا ہی نہیں۔۔۔میں نے یہ جانا کہ یہ بھی میرے دل میں ہے
ان میں عمران بھائی۔۔کاشفین آپا۔۔۔ٹیم بھائی و یاز بھائی۔۔۔غالب بھائی۔۔۔میم سس، آمنہ آپی،ساحرہ ختون:) اور سمارا بہن ہیں۔ ان میں سے عمران بھائی اور ٹیم بھائی ہمیشہ کچھ نہ کچھ سکھا جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔مگر مزاج کے قریب ترین مہرین فاطمہ ہے;)۔
،،،،،،،،،،

بھائی جی یہ آپ نے اپنی خامیوں کا اعتراف کیا ہے یا میری خوبیوں کا :confused:???;d

Smiling Eyes
21-05-2010, 05:38 AM
اسلام علیکم

ویلکم فریدون بھائی۔۔۔بہت اچھے ریپلائز کئے ہیں۔:)
آپکا نیم بہت نائس ہے، اسکا میننگ بتا دیں، میرا کوئسچن بس یہی ہے;)

سعد
22-05-2010, 01:15 PM
جناب فریدون بھائی! آپ کی ذاتی لغت کب تک چھپ رہی ہے؟