PDA

View Full Version : احسان (سحر آزاد) بھائی کا انٹرویو



KishTaj
18-05-2010, 06:03 PM
السلامُ علیکم
جی جی اسے کہتے ہیں اونٹ پہاڑ کے نیچے آنا۔;) ۔۔ سب لوگ بدلے لینے کو جو تیار ہیں ذرا ادھر تشریف لے آئیں~ ۔۔۔
میں بھی کچھ حساب کتاب چکانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔
احسان بھائی آپ تیار ہوں یا نا ہوں ، ہمیں تو بس جوابات چاہیئے;d~ ۔۔
ابھی سوالات کی بوچھاڑ کرتی ہوں اور باقی سب بھی ساتھ دیں ۔۔۔
شکریہ

KishTaj
18-05-2010, 06:05 PM
مجھے آپ پر بالکل ترس نہیں آرہا ~ ;d۔۔۔:p

آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟


آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟


ون اردو پر کیسے آئے؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟


بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟


زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

Severus
18-05-2010, 06:05 PM
قدم بڑھاؤ احسان سحر ہم تمہارے ساتھ ہیں

Kash
18-05-2010, 06:08 PM
ماشاءاللہ۔ کش بیٹا کوئی سوال رہ تو نہیں گیا تھا۔ ۔۔ ۔ ؟

???

KishTaj
18-05-2010, 06:10 PM
قدم بڑھاؤ احسان سحر ہم تمہارے ساتھ ہیں
جی ذرا رکیں تو ۔۔آپ کی بھی خیر نہیں۔۔
سب یاد ہے مجھے۔>:(۔۔

KishTaj
18-05-2010, 06:13 PM
ماشاءاللہ۔ کش بیٹا کوئی سوال رہ تو نہیں گیا تھا۔ ۔۔ ۔ ؟

???
جی ماموں بہت سے رہ گئے :mad:۔۔ لیکن ابھی تو پہلی قسط ہی ہے۔۔۔
کچھ اور لوگ بھی کریں پھر میں اگلی قسط بھی دیتی ہوں ۔۔۔;d;d ہاہا

Sehar Azad
19-05-2010, 09:10 AM
آپ کا پورا نام؟
محمد احسان اللہ وریاہ
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
26 سال 2 مہینوں سے 2 دن کم
21 مارچ 1984

آپکی تعلیم کتنی ہے؟
جی میں نے صحافت اور کمپیوٹر سائنس میں گریجویش کی ہے۔
صحافت علامہ اقبال اوپن ورسٹی سے۔
اور کمپیوٹر سائنس پنجاب یونیورسٹی کے انڈر کالج سی کی ہے۔
اس کے وعلاوہ کچھ ہوم اینڈ اینٹریر ڈیزائننگ کے کورس کیے ہیں۔



کونسے ادیب پسند ہیں؟
وہ سارے جو اچھی اچھی باتیں لکھتے ہیں

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
بیک وقت بہت سے پیشوں سے منسلک ہوں۔

کہاں رہتے ہیں؟
میں سیالکوٹ سے ہوں مگر کویت میں رہتا ہوں۔


آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
میرا ایک بھائی اور چار بہنیں ہیں۔ دو بہنیں اور دو بھائی وفات پا چکے ہیں۔

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
6، میرا نمبر 5 ہے۔

Sehar Azad
19-05-2010, 09:16 AM
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
دفتر کے علاوہ زیادہ وقت ملتا ہی نہیں۔ اور جو ملتا ہے وہ کزنز اور دوستوں کے ساتھ گزارتا ہوں۔

کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
میں اپنی زندگی دوبارہ سے ایسے ہی جینا چاہتا ہوں۔

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
توکل

آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
پتہ نہیں کیا ہے، جی ہاں ستاروں پریقین ہے اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے موجدات ہیں۔ اور آسمان پر ہمارے لیے مسکراتے رہتے ہیں۔

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
بہت زیادہ

اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
میں اخبار نہیں پڑھتا۔

کتنے مذہبی ہیں؟
حد سے زیادہ

قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
یاد نہیں۔ ہاں اتنا یاد ہے دوسری دفعہ 6 سال کی عمر میں ختم کیا تھا۔

Sehar Azad
19-05-2010, 09:29 AM
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
کھانا بنانا، کپڑے دھونا، گھر کی صفائیاں کرنا، جم کلب جانا اور پڑھنا

زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
جب میں چھوٹا تھا تو میری خواہش تھی کہ فوج میں جاؤں۔ اور اب ایک اچھا لڑکا ہوں شریف سا۔


زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
زندگی ایک ٹیرز ہنٹنگ گیم ہے۔ اس گیم میں ہمیں ملنے والا ہر خزانہ پہلے سے مختص ہے۔ اب یہ ہم پر ہے کہ ہم اس خزانے کو حرام طریقے سے حاصل کرتے ہیں۔ حلال طریقے سے حاصل کرتے ہیں۔ یا پھر ایویں بنا حلال، حرام صرف جائز طریقے سے حاصل کرتے ہیں۔ خزانہ مختص ہے۔ اور اس کے ملنے کا وقت بھی معین ہے۔ اس میں کمی بیشی یا اضافہ نہیں ہوتا۔ اس گیم کے اینڈ یعنی موت کے بعد پتہ چلے گا کہ ہم ونرز تھے یا لوزرز۔

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
ہر وہ رشتہ جس میں لین دین نہ ہو۔ صرف دین ہی دین ہو محبت ہے۔

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
میرا دوست وہ شخص ہے جو مجھ پر رحم کرتا رہے۔یہاں تک کہ اگر میں خود پر بھی ظلم کرنا چاہوں تو مجھے نا کرنے دے۔


دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
بہت زیادہ دوست ہیں۔ اور جو خوبیاں ڈھونڈ کر بنائے جائیں وہ دوست تھوڑے ہی ہوتے ہیں۔


خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
بہت زیادہ۔ بھانجے، بھانجیوں اور بھتیجے میرے نام سے تھر تھر کانپتے ہیں۔

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
وہ خود کو ایک عام انسان دیکھنا چاہتا ہوں۔ حساسیت کو خود سے نکال کر حالات سے چشم پوشی کی عادت اپنانا چاہتا ہوں۔


کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
میں اپنے تکیے کے نیچے اکثر کسی نہ کسی شاعر کا کلام رکھ کر سوتا ہوں۔ اس طرح خواب میں بھوت وغیرہ تنگ نہیں کرتے۔

کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
صاف رہنا کسے پسند نہیں۔ نفاست پسندی کیا ہوتا ہے؟؟؟

گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنے والد صاحب کے بہت زیادہ قریب ہوں۔

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
اپنی ہونے والی خیالی بیوی کے ساتھ۔

کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
گھر میں گھر سے باہر کوئی فرق نہیں مگر بزرگوں کے سامنے اور ان کے بعد رویے میں بہت فرق آ جاتا ہے۔ جب تک بڑھے رہتے ہیں میں انتہائی شریف رہتا ہوں۔

ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ہاں بہت کم ناراض ہوتاہوں۔ اور جب ناراض ہوتا ہوں تو بوریا بستر باندھ کر ناراض ہوتا ہوں۔

ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
ہاہاہا۔ بہت خاموش طبع ہوں:p;d;d

Sehar Azad
19-05-2010, 09:41 AM
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
میں اس کو اپنی دلیل دوں گا اور ہر ممکن طریقے سے سمجھانے کی کوشش کروں گا۔

آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
میں بہت ٹھنڈے مزاج، نرم دل کا آدمی ہوں اور میرے اردگرد سبھی افراد یہ ہی سمجھتےہیں


سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
ملک کی محبت کی حد تک۔

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
پتہ نہیں۔


مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
میں حساس بھی ہوں اور مضبوط اعصاب کا مالک بھی۔

کتنی زبانیں جانتے ہیں؟

بولنے کی حد تک ۔5
اور لکھنے کی حد تک ٫3

کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
مجھے پنجابی زبان بہت ہی زیادہ پیاری ہے۔ اور میں فرنچ سیکھنا چاہتا ہوں۔


کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کپڑے وغیرہ استری خود کرنا پڑیں تو آدھا گھنٹہ۔

کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
اس بارے میں کبھی سوچا ہی نہیں۔ تقریب میں دوستوں کے ساتھ وقت گزر جاتا ہے۔ کبھی یہ خیال آیا ہی نہیں۔

کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
یہ سیکریٹ ہے۔

ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
نہیں کر سکتا۔ میں ٹینشن میں ہوں تو خود کو وقت دینے کی کوشش کرتا ہوں۔

غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
بہت جلدی

سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
جب کوئی خود کو کوس رہا ہوں۔ یا خود پر ہی ترس کھا رہا ہوں تو مجھے بہت غصہ آتا ہے۔

غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
چکن کباب کھاتا ہوں۔ چھوٹے چھوٹے چوزوں کے۔

Sehar Azad
19-05-2010, 09:49 AM
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
حافظ صابر شاہ صاحب۔

کونسا مضمون پسند ہے؟
تاریخ اور کمپیوٹر سائنس

کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
ایسا کوئی مضمون نہیں ہے۔


اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
خلوص

اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
خلوص

پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کھیر، اوجھڑی


کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
جو روز کھانی پڑے۔

پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
بدلتا رہتا ہے۔

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
یہ بھی بدلتی رہتی ہے۔ ویسے پنجاب کی مٹی کی خوشبو بہت ہی زیادہ پسندہے۔

پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
پینٹ اور ٹی شرٹ

دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
یہ راز ہے۔

قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
سحر کا وقت

کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
وہ علم جس سے ہم اپنی خامیوں کو جان سکیں۔

آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
انٹرنیٹ

پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
میاں، بیوی کا رشتہ

پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو خیال جس کو آپ اپنی حالت کے بدلنے کا۔


گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
بستر

Sehar Azad
19-05-2010, 09:57 AM
ون اردو پر کیسے آئے؟
یاد نہیں۔

کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
اچھا فورم ہے۔

ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
یہ بھی یاد نہیں۔

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
ام فوزان آپاں کو۔ اپنا مزاج مجھے ان کے جیسا لگتا ہے مگر میرا طریقہ اظہار بہت مختلف ہے۔

ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
بہت کچھ سیکھا ہے۔

اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
مشاغل بہت زیادہ ہے۔ پوری لسٹ ہے مشاغل کی۔

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
خبریں

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
بہت زیادہ سے ہوں۔ میں کاظمی بھائی سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہوں۔

یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
یاد نہیں۔

ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
سارے فورم پسند ہیں۔

کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
بہت سی کمیاں ہیں۔ پرفیکشن تو صرف موت میں ہوتی ہے۔

ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
لوگ غصہ نہیں کرتے:p

آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
یہ ایک ایکسٹینڈنٹ فیملی ہیں اگر سمجھیں تو۔

Sehar Azad
19-05-2010, 10:03 AM
بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
میں بہت معصوم تھا۔;d

بچپن کیسا گزرا؟
سارا بچپن سفر میں گزرا

کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
کوئی ایک دفعہ مار پڑی ہے۔ پہلی بے جی سے مار پڑتی تھی، پھر بڑی بہن سے بھی خوب دھلائی ہوئی ہے۔

پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
:):)

کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟
بالکل بھی نہیں۔ ہمارے اسکول میں جامن کے درخت ہوتے تھے۔:p

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
بہت سے واقعات ہیں جن کو میں کبھی بھول نہیں سکتا۔

کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
بہت سے ہیں۔

کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
کویت آنے کا فیصلہ میں نے سب کی مخالفت میں کیا تھا اور اکیلے رہنے سے میرے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ایک ایسا واقعہ جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
میری والدہ کی وفات

Sehar Azad
19-05-2010, 10:03 AM
لو کش کر دی تمہارے سوالوں کی چھٹی۔

Fozan
19-05-2010, 10:12 AM
احسان بھائی بہت اچھے رہے آپ کے جوابات۔۔اب ایک میرے سوال کا بھی جواب دے دیں، اگر مناسب سمجھیں تو۔

تعلیم کے بارے میں کیے سوالوں کے جوابات کیوں نہیں دیئے۔ کیا آپکی نظر میں تعلیم اہم نہیں؟

Sehar Azad
19-05-2010, 10:15 AM
احسان بھائی بہت اچھے رہے آپ کے جوابات۔۔اب ایک میرے سوال کا بھی جواب دے دیں، اگر مناسب سمجھیں تو۔

تعلیم کے بارے میں کیے سوالوں کے جوابات کیوں نہیں دیئے۔ کیا آپکی نظر میں تعلیم اہم نہیں؟
ہائیں۔ واقعی کچھ سوال مس ہوئے ہیں۔ میں ابھی دیکھتا ہوں۔

Sehar Azad
19-05-2010, 10:18 AM
احسان بھائی بہت اچھے رہے آپ کے جوابات۔۔اب ایک میرے سوال کا بھی جواب دے دیں، اگر مناسب سمجھیں تو۔

تعلیم کے بارے میں کیے سوالوں کے جوابات کیوں نہیں دیئے۔ کیا آپکی نظر میں تعلیم اہم نہیں؟
ابھی لکھ دی ہے۔ سوال مس ہو گیا تھا۔

Fozan
19-05-2010, 10:50 AM
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
ام فوزان آپاں کو۔ اپنا مزاج مجھے ان کے جیسا لگتا ہے مگر میرا طریقہ اظہار بہت مختلف ہے۔




;d;dاس پر مجھے عندلیب اور آہ وزاریاں یاد آ گئیں۔۔۔

Sehar Azad
19-05-2010, 10:55 AM
;d;dاس پر مجھے عندلیب اور آہ وزاریاں یاد آ گئیں۔۔۔
??????۔ کچھ سمجھ نہیں آئی۔

یہ عندلیب کون ہے اور آہ و زاریاں کیوں کرتی ہے

Fozan
19-05-2010, 11:00 AM
??????۔ کچھ سمجھ نہیں آئی۔

یہ عندلیب کون ہے اور آہ و زاریاں کیوں کرتی ہے
یہ انٹر ویو آپکا ہے میرا نہیں اور شاعری کا ذوق تو آپکا اعلٰی ہے۔۔۔

Sehar Azad
19-05-2010, 11:03 AM
یہ انٹر ویو آپکا ہے میرا نہیں اور شاعری کا ذوق تو آپکا اعلٰی ہے۔۔۔
جی میں آپ کے جیسا بننا چاہتا ہوں~ یا کم ازکم کوشش کرنا چاہتا ہوں آپ جیسا بننے کی

Fozan
19-05-2010, 11:05 AM
جی میں آپ کے جیسا بننا چاہتا ہوں~ یا کم ازکم کوشش کرنا چاہتا ہوں آپ جیسا بننے کی
:eek::o??? :confused:

اب اسکا کیا جواب دوں۔۔۔۔۔

Sehar Azad
19-05-2010, 11:07 AM
:eek::o??? :confused:

اب اسکا کیا جواب دوں۔۔۔۔۔
کچھ مت جواب دیں بس سمجھ جائیں کہ عندلیب آہ و زاریاں کیوں کرتی تھی۔

Severus
19-05-2010, 06:20 PM
??????۔ کچھ سمجھ نہیں آئی۔

یہ عندلیب کون ہے اور آہ و زاریاں کیوں کرتی ہے

عندلیب ایک خاتون کا نام ہے جو ہر وقت ریں ریں کرتی رہتی تھی۔۔۔۔ہنستی بھی آہوں کے ساتھ تھی۔ اس کے میاں کا نام گل خان تھا۔۔۔۔
::)

KishTaj
20-05-2010, 09:43 AM
السلامُ علیکم ۔۔۔
یہ کاپی پیسٹ سوالات۔


گھریلو جھگڑے میں آپ کے خیال میں زیادہ قصور وار کون ہوتا ہے ۔۔ میاں یا بیوی۔؟؟
بچوں کو بگاڑنے یا سنوارنے میں زیادہ ہاتھ کس کا ہوتا ہے۔ ماں،باپ، یا معاشرہ۔
کون سے مہمان باعث رحمت اور کونسے باعث زحمت ہوتے ہیں۔ باعث زحمت مہمانوں کو بھگانے کا کوئی تیر باہدف نسخہ بتائیے۔
اگر آپ کو ہاتھی دیا جائے (چھپانے کو) تو کہاں چھپائیں گے؟
اگر آپ کو ایک دن کے لیے ایک ویران جزیرے پر بھیجا جائے تو کیا تین چیزیں لے کر جائیں گے؟
جب سنڈریلا کا گھنٹہ (لوڈ شیڈنگ) بجتا ھے تو سنڈریلا کے گھر والوں (کے ای ایس سی) کے لیے کیا القابات منہ سے نکلتے ھیں؟
آپ کو منڈے کی دن کی سب سے اچھی اور سب سے بری بات کون سی لگتی ہے۔(صبح صبح جلدی اٹھنے کے علاوہ)
کبھی رشوت دی یا لی؟
کونسے جانور سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ چھپکلی اور چوہے کے علاوہ۔
کیا بچپن میں پڑی ہوئی والدین کی کوئی پٹائی یاد ہے۔ جس کے ساتھ کوئی یاد جڑی ہو اور وہ پٹائی یادگار ہو گئی ہو(یہی کوئی شرارت یا چھوٹی کو مارنے کی وجہ سے)۔
اگر کوئی پرانی دوست راستے میں مل جائے اور آپ آفس (کام) سے لیٹ ہو رہے ہوں تو کیا کریں گی۔ اس کو ملنے کا کوئی دوسرا وقت دیں گے یا آفس بتا دیں گے کہ آپ لیٹ ہو جائیں گے۔
کبھی دل کیا کہ کسی کو بہت ماریں۔ (مطلب پٹائی کریں)۔

تعلیم اور جاب ساتھ ساتھ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے ٹائم کو مینج کرنا اور بعض دفعہ سخت محنت اور کوشش کے باوجود کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جسکا نتیجہ ناکامی ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پل آیا ہے تو اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے ۔۔۔ بہت مایوس ہوتے ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا پہلے سے زیادہ محنت کرنے کا عزم کرتے ہیں ؟
ہر انسان میں بہت سی عادتیں ہوتی ہیں کچھ اچھی اور کچھ بری ذرا یہ بتائیں کہ کون ایسی عادت ہے جو اب تک آپ کوشش کے باوجود نہیں ترک نہیں کر سکے؟
اور کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکے؟
آج کے حالات و واقعات کی بیس پر اپنے آنے والے کل کے بارے میں کچھ سوچتے ہیں؟ (میرا مطلب فیوچر پلاننگ کرتے ہیں۔
اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گے ۔۔۔
آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔
اب ذرا یہ بتائیں کہ اخلاقی ذمہ داری اور مذہیبی ذمہ داری میں سے اگر انسان کسی ایک سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟
جب اتنے کلوذ رشتے ہوں تو کیا انکو یوں ایسی وجہ بیاں کر کے راہ فرار اختیار کی جائے تو کیا پھر بھی خوشخال زندگی گزاری جاسکتی ہے ؟
۔ انسانی زندگی ایک بہت سادہ اصول کے تحت چلتی ہے Give and Take کیا کہتے ہیں اس اصول کے بارے میں کیا یہ تین لفظوں کے اصول پر عمل کرنا اتنا ہی سادہ اور آساں ہے ؟
وہ کون سی جگہ/مقام/ کام/ ایسا ہے جس/جہاں کو/پر کرنے /جانے کو آپ کا کبھی دل نہیں کیا مگر مجبورا جانا پرٹا ہے ؟
کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتے ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال کئے تھے نہ تو تھوڑا سی تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )
آپ کنجوس ہیں یا فراغ دل ہیں ؟
اپنے آپ کو سب کے سامنے کوئی مشورہ یا کوئی نصیحت یا صلاح دینا چاہیں گے؟

یہ میرے اپنے سوالات ہیں:)۔

روٹی پکانا آتی ہے؟ کبھی ٹرائی کی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔؟
کارٹون دیکھتے ہیں؟ کونسا پسند ہے؟
بچپن میں کہانیاں سنتے یا پڑھتے تھے بچوں والی ۔۔۔
صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گے؟
جب بیمار ہوتے ہیں تو کیا چڑچڑے ہوجاتے ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلے ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
گھر داری پسند ہے ، گھرداری کے کونسے کاموں سے بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں ذیادہ؟
بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا
بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گے؟
نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹے رہتے ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟
قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتے ہیں یا ایسے ہی؟
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتی ہیں یا؟
کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کرتے ہیں؟
اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکے ہیں۔۔۔؟
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں؟
کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔ پکنک پر جاتے ہیں؟ سیر و تفریح کے لیئے آپ کی نظر میں سب سے بہترین جگہ؟
کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے
کرکٹ دیکھتے ہیں؟ ۔۔۔ کونسا کرکٹر پسند ہے اور کونسا ناپسند؟
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔ کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔۔
آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔ تو آپ کیا کرتے ہیں؟ کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا وہاں سے چلے جاتے ہیں یا خاموشی سے سنتے رہتے ہیں یا مذید غصہ دلاتے ہیں؟
کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں؟
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟
کسی کے تھپڑ لگایا ہے؟
پانی کیسے پیتے ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔ یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خود کو تین لفظوں میں بیان کریں ۔۔

Sehar Azad
22-05-2010, 09:18 AM
السلامُ علیکم ۔۔۔
یہ کاپی پیسٹ سوالات۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ برکاتہ

گھریلو جھگڑے میں آپ کے خیال میں زیادہ قصور وار کون ہوتا ہے ۔۔ میاں یا بیوی۔؟؟
عموماً بیوی کا قصور زیادہ ہوتا ہے۔

بچوں کو بگاڑنے یا سنوارنے میں زیادہ ہاتھ کس کا ہوتا ہے۔ ماں،باپ، یا معاشرہ۔
ماں باپ کا


کون سے مہمان باعث رحمت اور کونسے باعث زحمت ہوتے ہیں۔ باعث زحمت مہمانوں کو بھگانے کا کوئی تیر باہدف نسخہ بتائیے۔
سارے ہی۔ کیا ضرورت ہے بھگانے کی


اگر آپ کو ہاتھی دیا جائے (چھپانے کو) تو کہاں چھپائیں گے؟
پیٹ میں۔ کیونکہ پیٹ میں سب کچھ چھپایا جا سکتا ہے۔ کھا کر

اگر آپ کو ایک دن کے لیے ایک ویران جزیرے پر بھیجا جائے تو کیا تین چیزیں لے کر جائیں گے؟
تھوڑے سے سادہ کاغذ، ایک اچھا سا بال پین۔ اور کافی زیادہ پانی

جب سنڈریلا کا گھنٹہ (لوڈ شیڈنگ) بجتا ھے تو سنڈریلا کے گھر والوں (کے ای ایس سی) کے لیے کیا القابات منہ سے نکلتے ھیں؟
موت ہوئی ایسا اتفاق ہوئے۔ ویسے ماضی بعید میں ایسی صورتحال پر نہر کا رخ کرتے تھے۔ جہاں پر کشمیر سے تازہ پگھلی ہوئی برف ہوا برفیلا پانی بہہ کر آیا کرتا تھا۔ اور اکثر یار دوست وہیں سو لیتے تھے۔ دنیا کے سب سے اچھے اے۔سی کی ہوا میں۔

Sehar Azad
22-05-2010, 09:23 AM
آپ کو منڈے کی دن کی سب سے اچھی اور سب سے بری بات کون سی لگتی ہے۔(صبح صبح جلدی اٹھنے کے علاوہ)
میرے لیے یہ صبح ہفتے کی صبح ہوتی ہے۔ کوئی بھی چیز بری نہیں لگتی کیونکہ میں روز ہی بہت پہلے اٹھتا ہوں۔

کبھی رشوت دی یا لی؟
جی ہاں رشوت دی تھی ایک مرتبہ انتہائی مجبوری میں۔

کونسے جانور سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ چھپکلی اور چوہے کے علاوہ۔
مگر مچھ سے۔ کیوں کہ اسے کھایا نہیں جا سکتا۔


کیا بچپن میں پڑی ہوئی والدین کی کوئی پٹائی یاد ہے۔ جس کے ساتھ کوئی یاد جڑی ہو اور وہ پٹائی یادگار ہو گئی ہو(یہی کوئی شرارت یا چھوٹی کو مارنے کی وجہ سے)۔

ساری یاد ہیں پٹیاں۔

اگر کوئی پرانی دوست راستے میں مل جائے اور آپ آفس (کام) سے لیٹ ہو رہے ہوں تو کیا کریں گی۔ اس کو ملنے کا کوئی دوسرا وقت دیں گے یا آفس بتا دیں گے کہ آپ لیٹ ہو جائیں گے۔
گی؟؟؟؟

کبھی دل کیا کہ کسی کو بہت ماریں۔ (مطلب پٹائی کریں)۔
ہاں۔ مگر حست ان غنچوں پر

تعلیم اور جاب ساتھ ساتھ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے ٹائم کو مینج کرنا اور بعض دفعہ سخت محنت اور کوشش کے باوجود کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جسکا نتیجہ ناکامی ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پل آیا ہے تو اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے ۔۔۔ بہت مایوس ہوتے ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا پہلے سے زیادہ محنت کرنے کا عزم کرتے ہیں ؟
میری تعلیم اور کام دونوں ساتھ ساتھ ہوتے تھے۔ مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ناکامی نہیں ہوئی۔

Sehar Azad
22-05-2010, 09:29 AM
ہر انسان میں بہت سی عادتیں ہوتی ہیں کچھ اچھی اور کچھ بری ذرا یہ بتائیں کہ کون ایسی عادت ہے جو اب تک آپ کوشش کے باوجود نہیں ترک نہیں کر سکے؟
غصہ کرنے والی۔ بہت کوشش سے کم ضرور ہو گیا ہے۔ مگر ختم نہیں ہوا۔

اور کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکے؟
گونگے بہرے ہونے کی۔

آج کے حالات و واقعات کی بیس پر اپنے آنے والے کل کے بارے میں کچھ سوچتے ہیں؟ (میرا مطلب فیوچر پلاننگ کرتے ہیں۔
نہیں۔


اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گے ۔۔۔

اگر مجھ اکیلے کے حق کی بات ہوئی تو کچھ نہیں کہوں گا۔ مگر اگر اجتماعی حق میں' میں بھی شامل ہوا تو کبھی معاف نہیں کروں گا۔

آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔
مذہبی اعتبار سے کھانا بنا کر دینا عورت کی نا ہی مذہبی ذمہ داری ہے نا ہی اخلاقی۔ ایک عورت کا ایک شخص کے ساتھ عقد ہوتا ہے تو اس کی تمام ضروریات کا کفیل اس کا شوہر ہوتا ہے۔ اگر عورت کسی شخص کے لیے کھانا بناتی ہے۔ یا اس شخص کا گھر صاف کرتی ہے۔ اس کے بچوں کو پالتی ہے تو یہ سب اس عورت کے اس مرد پر احسانات ہیں۔


اب ذرا یہ بتائیں کہ اخلاقی ذمہ داری اور مذہیبی ذمہ داری میں سے اگر انسان کسی ایک سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟
بنا مذہبی زمہ داری کے اخلاقی زمہ داری کا کوئی بھی تصور نہیں ہے۔ یعنی اگر آپ مذہبی زمہ داریاں پوری کرتے ہیں تو تمام اخلاقی زمہ داریاں خود کار طریقہ کار سے پوری ہو جاتی ہے۔


جب اتنے کلوذ رشتے ہوں تو کیا انکو یوں ایسی وجہ بیاں کر کے راہ فرار اختیار کی جائے تو کیا پھر بھی خوشخال زندگی گزاری جاسکتی ہے ؟
اس سوال کی سمجھ نہیں آئی

Sehar Azad
22-05-2010, 09:35 AM
انسانی زندگی ایک بہت سادہ اصول کے تحت چلتی ہے Give and Take کیا کہتے ہیں اس اصول کے بارے میں کیا یہ تین لفظوں کے اصول پر عمل کرنا اتنا ہی سادہ اور آساں ہے ؟
میں اس مقولے پر یقین نہیں رکھتا۔ گیو اینڈ ٹیک صرف برابری کی سطع پر ہو سکتے ہیں۔ میرے خیال خوشخال زندگی کا فلسفہ گیو اینڈ ٹیک کی بجائے۔ لو اینڈ شیئرنگ میں چھپا ہوا ہے۔


وہ کون سی جگہ/مقام/ کام/ ایسا ہے جس/جہاں کو/پر کرنے /جانے کو آپ کا کبھی دل نہیں کیا مگر مجبورا جانا پرٹا ہے ؟
ایک بار سلور سٹار القرآن اکیڈمی کے تحت شیخ جہانگیر اقبال نے ایک بہت بڑے جلسے کا انتظام میرے اور قیصر بھلی کے ذمہ ڈال دیا تھا۔وہ کام میں نے دل پر بہت بوجھ لے کر سر انجام دیا تھا۔


کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتے ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال کئے تھے نہ تو تھوڑا سی تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )
مجھے بہت سی چیزیں سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے مگر تمہیں نہیں بتاؤں گا۔

آپ کنجوس ہیں یا فراغ دل ہیں ؟
کبھی کبھی انتہائی کنجوس اور کبھی کبھی بہت فراغ دل

اپنے آپ کو سب کے سامنے کوئی مشورہ یا کوئی نصیحت یا صلاح دینا چاہیں گے؟
کاکے۔ ایویں پنگے نا لیا کر۔ (یہ میری خود کے لیے نصیحت ہے۔)

Sehar Azad
22-05-2010, 09:41 AM
روٹی پکانا آتی ہے؟ کبھی ٹرائی کی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔؟
جی بالکل آتی ہے۔ اور دنیا کی بہت زیادہ لڑکیوں سے زیادہ اچھی شیپ میں روٹیاں پکا لیتا ہوں۔

کارٹون دیکھتے ہیں؟ کونسا پسند ہے؟
جی ہاں دیکھتا ہوں۔ اور سکوبی ڈو فیورٹ تھے میرے۔

بچپن میں کہانیاں سنتے یا پڑھتے تھے بچوں والی ۔۔۔
جی ہاں۔ بہت زیادہ پڑھتا تھا۔ میرے ایک دوست کے والد صاحب کی لائبریری تھی۔

صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
جب میں پاکستان میں تھا تو مجھے صبح کے وقت سیر کرنا بہت اچھا لگتا تھا۔

اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گے؟
اورنج

جب بیمار ہوتے ہیں تو کیا چڑچڑے ہوجاتے ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
بیمار میں' میں چپ چاپ ہو جاتا ہوں۔

کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلے ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
بہت دفعہ کھیلے۔ بلکہ ہم سب ویلوں کے پاس اور کام ہی کیا ہوتا تھا۔

گھر داری پسند ہے ، گھرداری کے کونسے کاموں سے بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں ذیادہ؟
گھر داری؟؟؟ اور میں؟؟؟

بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گے؟
تو میں لازماً اسکیچ کروں گا۔

نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹے رہتے ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟
نیند بہت جلدی آ جاتی ہے۔

قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتے ہیں یا ایسے ہی؟
پاکستان میں مسجد میں جا کر تلاوت کرتا ہوں۔ مگر یہاں صرف نیٹ سے دیکھ کر خاموشی سی۔

Sehar Azad
22-05-2010, 09:47 AM
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتی ہیں یا؟
دیتی ہیں؟؟؟ نہیں کرتا۔ ویسے ایک بہن اندھیرے سے بہت ڈرتی ہے تو اسے دو گھنٹے تک اندھیرے کمرے میں بند کر دیا تھا۔ اس کے بعد وہ کبھی اندھیرے سے نہیں ڈری۔ یا پھر مجھے بتایا نہیں۔

کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
میرے پاس الماری ہی نہیں ہے۔ ویسے میرے کپڑے سارے پاکستان سے آتے ہیں۔ تو نو چائس۔

بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کرتے ہیں؟
یہاں کی بارش سخت ناپسند ہے۔ عجیب سے بد بو آنے لگتی ہے زمین سے۔ پاکستان میں شارٹس پہن کر بائیک لے کر نکل جاتے تھے۔ ہیڈ مرالہ کی طرف۔

اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکے ہیں۔۔۔؟
یاد نہیں۔

چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں؟
ٹیوشن نہیں۔ ہاں بی۔سی۔ایس کرنے کے دنوں میں ایک کمپیوٹر کالج میں پڑھایا تھا لیکن صرف ایک سمیسٹر تک۔

کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔ پکنک پر جاتے ہیں؟ سیر و تفریح کے لیئے آپ کی نظر میں سب سے بہترین جگہ؟
کشمیر۔ ہمارے بہت نزدیک ہے۔

کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
جی ہاں اونٹ کی سواری کی ہے۔ بگی تو نہیں البتہ تانکے کی بہت سواری کی ہے۔ ہاتھی کی سواری نہیں کی۔ گھوڑے کی سواری کی ہے۔

سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
سیالکوٹی اور سوئمنگ نہ آتی ہو۔ یہ تو کھلا تضاد ہو جائے گا۔ جی سکول کے دنوں میں نہریں جب چلتی تھی تو روز ہی سوئمنگ کرتے تھے۔ بلاناغہ

Sehar Azad
22-05-2010, 09:54 AM
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے
دونوں سے ڈر نہیں لگتا۔

کرکٹ دیکھتے ہیں؟ ۔۔۔ کونسا کرکٹر پسند ہے اور کونسا ناپسند؟
کرکٹ کبھی کبھی دیکھتا ہوں۔ اورسارے کرکٹ پسند ہیں۔


ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔ کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔۔
ہمارے معاشرےکی ساری خرابیوں کی جڑ غیر معیاری اور بری تربیت ہے۔ ماں باپ اولاد کی تعلیم و تربیت پر بالکل وقت نہیں دیتے جس کی وجہ سے معاشرہ اپنی مرضی سے بچوں کو سکھاتا رہتا ہے۔

مقدرو بھر کوشش کی ہے ۔ لیکن اب دل بیزار ہو گیا ہے۔


آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔ تو آپ کیا کرتے ہیں؟ کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا وہاں سے چلے جاتے ہیں یا خاموشی سے سنتے رہتے ہیں یا مذید غصہ دلاتے ہیں؟
غصہ کرنے والے مجھے احمق لگتے ہیں اور میں ان کے ساتھ وہی سلوک کرتا ہوں جو احمقوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
فقیر کوئی کیسا بھی ہو۔ اگر میری بساط میں ہو تو میں اس کی مدد ضرور کرتا ہوں۔

راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں؟
یہی کی میری نظریں نیچی رہیں۔

راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟
میرے سارے دوست گلہ کرتے ہیں کہ میں راہ چلتے ہوئے کبھی کسی کو دیکھتا نہیں ہوں۔ اس لیے اگر کوئی مجھے ایسی نظروں سے دیکھ رہا ہو گا تو بیچارہ دیکھتا ہی رہ جائے گا۔

کسی کے تھپڑ لگایا ہے؟
جی ہاں۔ لگایا ہے تھپڑ


پانی کیسے پیتے ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔ یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس بسم اللہ کا خیال رکھتا ہوں زیادہ الجھنوں میں نہیں پڑتا کیونکہ میں نے ایک دن میں کم از کم دو ڈیڑھ لیٹر والی پانی کی بوتلیں ختم کرنی ہوتی ہیں۔

خود کو تین لفظوں میں بیان کریں ۔۔

باغی۔

KishTaj
30-06-2010, 01:42 PM
السلامُ علیکم
انٹرویو کلوز کررہی ہوں
کسی کو کوئی سوال پوچھنا ہے تو بتادیں۔۔۔
تھوڑے دن مزید انتظار کرسکتی ہوں۔۔۔~