PDA

View Full Version : help plz



nargis44
12-05-2010, 09:21 PM
:(
main bohat depressed aur confused hu life main ,
kuch samjh nahi ata kiya karu bas dil chahta hai k roti rahun..
kahin bhi dil nahi lagta har jaga khud ko akela mesus karti hun.

Amaan
12-05-2010, 10:19 PM
السلام علیکم نرگس بہن، اللہ سے خیر و برکت کی دعا مانگتی رہیں اور جو حال ہے اس پر اس سے بہتر حال کی دعا مانگتی رہیں اور اپنے آس پاس، اپنے سے جڑی اپنوں کی خوشیوں کو دیکھیے اور محسوس کیجیے اسی میں یقیناً آپ کو اپنی خوشیاں بھی نظر آئیں گی۔

میں کوئی ماہر نفسیات تو نہیں۔ مگر خوشی کو دیکھنا بس نہیں ہوتا، محسوس کریں آس پاس بکھری خوشی کو۔

اللہ آپ کے حق میں بہتر سے بہتر فرمائیں

nargis44
14-05-2010, 09:02 AM
aap ne theek kaha k apno se juri khushiyun ko par koi apna ho he na tou kiya kiya jaye...
mujh se tou ub dua bhi nahi hoti bhai... bas har waqt zindagi ko khatam karne ka khayal ata hai ....
mayusiyan bas gai hain mere andar......

Amaan
14-05-2010, 10:06 AM
اپنا نہیں تو اپنا بنائیں۔

یہ تو معلوم نہیں کہ ایسا کیوں کر ہے آپ کے ساتھ مگر جس وجہ سے بھی ہو۔ کہتے ہیں وقت ہر چیز پر صبر ڈال دیتا ہے۔ مگر اپنے اوپر یقین ہو تو وقت سے پہلے ہی ہم اس چیز کو شکست دے سکتے ہیں۔

نماز کی پابندی رکھیں، اور اپنی روٹین میں عبادت اور دیگر روحانی تکمیل کے ذرائع کو زیر استعمال لائیں۔ جب سکون قلب میسر ہوجائے گا تو بقیہ لائف بھی روٹین پر آجائے گی اور محسوس ہوجائیں گے اپنے بھی اور خوشیاں بھی

باقی نوشین قریشی بہن، نفسیات کے پیش نظر زیادہ بہتر طور پر بتا سکتی ہیں

engr_saeedahmed
14-05-2010, 10:45 AM
:(
main bohat depressed aur confused hu life main ,
kuch samjh nahi ata kiya karu bas dil chahta hai k roti rahun..
kahin bhi dil nahi lagta har jaga khud ko akela mesus karti hun.

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بہن مایوسی سے خوش ہونے تک کی کوشش کرنا آپ کے ہاتھ میں ہے ۔ اپنے دل میں خوشی پیدا کیجئے ۔ یہ زندگی ایک نعمت ہے ۔ جو اللہ تعالی نے عطا کی ہے ۔ اور سچی خوشی آپ کو دوسرے کی خوشیوں میں خوش ہونے سے ملتی ہے ۔ آپ اچھا کیجئے لوگوں کے ساتھ بغیر کسی صلے کی امید کے اور مقصد حیات کو سمجھئے ۔
اور وہ بات کہ ۔۔۔ میں خود آیا نہیں لایا گیا ہوں
یہاں اس دنیا میں اللہ تعالی نے بھیجا ہے ہمیں۔ ہمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں۔ اس مایوسی کی گرداب سے خود کو نکالنے کی کوشش کریں۔
باقاعدگی سے عبادات کیجئے اور ان میں خشوع تلاش کیجئے ۔ان شاء اللہ زندگی بہت پرسکون ہوگی

SadafG
08-06-2010, 09:15 PM
dear koi tu baat ho ge us ki rooot find out karooo some times age some times othher things but try to happpy n be happpy

Nosheen Qureshi
18-06-2010, 05:03 PM
:(
main bohat depressed aur confused hu life main ,
kuch samjh nahi ata kiya karu bas dil chahta hai k roti rahun..
kahin bhi dil nahi lagta har jaga khud ko akela mesus karti hun.

ہر شخص کی زندگی کی اپنی ہی ایک کہانی ہے جس کو وہ اپنی مرضی کا موڑ دینا چاہتا ہے اس میں ناکامی اسے مایوسی کا شکار کر دیتی ہے، اس کا خود پر اور لوگوں پر یقین ڈگمگانے لگتا ہے، زندگی خوشی اور غم کا مجموعہ ہے، آپ جانتی ہیں کہ ڈپریشن کیا ہے! مایوسی کا دوسرا نام۔ عام طور پر ہم ہر کام اپنے نفع نقصان کے پیش نظر ہی کرتے ہیں رونے سے اگر آپ کے مسائل میں کوئی کمی واقع ہوتی ہے تو ضرور روئیں لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو کیا یہ گھاٹے کا سودا نہیں، زندگی بلا مقصد گزر رہی ہو تو اس میں مایوسی کے گہرے بادل چھا جائیں تو کچھ اتنا عجیب نہیں، اللہ تعالٰی نے کسی کو بے مقصد نہیں بنایا اپنی زندگی کا مقصد تلاش کریں، ہم یہ تو دیکھ لیتے ہیں کہ مجھے یہ نہیں ملا اور وہ نہیں ملا لیکن یہ نہیں سوچتے کہ ہمیں کیا کیا بن مانگے مل گیا ہے، سب سے پہلے تو یہ خیال دل سے نکال دیں کہ آپ اکیلی ہیں، اللہ ہر جگہ آپ کے ساتھ ہے صرف اس ساتھ کو محسوس کرنے کی بات ہے، کوشش کریں کہ نماز کی پابندی کریں، یقین کریں جتنی محبت سے آپ اسے یاد کریں گی اس سے زیادہ محبت وہ آپ کا نصیب بنا دے گا۔ خود کو اکیلا محسوس کرنے کی بجائے دوسروں کو اکیلے پن کا شکار ہونے سے بچائیں۔
چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشی تلاش کریں، تھوڑے پر راضی رہیں، روز کوئی ایک کام ایسا ضرور کریں جس سے آپ کو اپنے فعال ہونے کا احساس ہو۔
اپنے لیے دعا ضرور کریں۔

اگر آپ مجھے ذاتی پیغام کے ذریعہ اپنے بارے میں کچھ مزید تفصیلات بتا دیں تو میں بہتر طور سے آپ کی مدد کر سکوں گی۔