PDA

View Full Version : وہ تھا کون؟

روزبیہ خواجہ
05-05-2010, 08:36 PM
السلام علیکم
آج میں آپ سے ایک واقعہ شیئر کر رہی ہوں۔ آج سے تقریباً آٹھ نو سال پہلے کی بات ہے۔ بھائی کی طبیعت کافی خراب رہتی تھی۔ ہم سب بہت پریشان تھے۔ ایک دن بھائی کی طبیعت بہت خراب تھی۔ بابا اس بات کی وجہ سے بہت پریشان تھے۔ وہ اس دن کسی ضروری کام سے مارکیٹ کی طرف گئے۔ گاڑی سے اتر کر کچھ آگے گئے تو انہیں ایک لمبی داڑھی والا عجیب و غریب حلیے والا آدمی ملا اس نے بابا کو روک کر کہا۔
تمہارا بیٹا بیمار ہے نا؟
بابا حیران ہوئے۔ اور کہا ہاں۔
پھر اس آدمی نے بابا کہ ہاتھ میں سے ٹشو پیپر لیکر اُس پر کچھ پڑھ کر پھونک ماری۔
تو اس کو آگ لگ گئی بابا کی حیرت کی کوئی حد نہیں تھی کیونکہ اس کے ہاتھ بلکل خالی تھے۔
پھر اس آدمی نے کہا۔ "اگر اپنے بیٹے کی سلامتی چاہتے ہو تو فلاں مسجد کے پیچھے (کوئی جگہ بتائی) وہاں آجانا۔ اور ساتھ ہی گھر میں جو بھی زیورات رقم ہو وہ بھی لے آنا۔
خیر بابا وہاں سے آئے اور بہت پریشان تھے پھر انہوں نے ہم سب کو یہ بات بتائی۔ تو سب نے بابا سے کہا کہ وہ کوئی جادوگر ہوگا۔ آپ وہاں نہ جائیں اللہ خیر کرے گا۔ نجانے کون ہے کہیں آپ کو ہی نقصان نا ہو۔ خیر سب نے بابا کو روک لیا۔
اور اللہ کا شکر ہے کے بھائی ہمارا بلکل ٹھیک ہو گیا۔
لیکن سوچنے والی بات یے ہے کہ وہ تھا کون؟

Kazmi
05-05-2010, 08:40 PM
ایسے لوگوں کو نو سر باز کہا جاتا ہے۔ یہ ضعیف الاعتقاد لوگوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کر کے انہیں پھانستے ہیں۔

ٹشو کو آگ لگانا ہم نے میٹرک میں سیکھا تھا، کیمسٹری کی لیبارٹری میں۔

روزبیہ خواجہ
05-05-2010, 08:43 PM
ایسے لوگوں کو نو سر باز کہا جاتا ہے۔ یہ ضعیف الاعتقاد لوگوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کر کے انہیں پھانستے ہیں۔

ٹشو کو آگ لگانا ہم نے میٹرک میں سیکھا تھا، کیمسٹری کی لیبارٹری میں۔
انکل ضعیف الاعتقاد مطلب؟

Kazmi
05-05-2010, 08:44 PM
انکل ضعیف الاعتقاد مطلب؟

کمزور عقیدہ والے لوگ۔
کم علم اور نا آشنا۔

روزبیہ خواجہ
05-05-2010, 08:46 PM
پر وہ تو بلکل انجان تھا۔ اور یہ بات کہ بھائی کی طبیعت خراب ہے صرف گھر افراد کو معلوم تھی۔

Kazmi
05-05-2010, 08:51 PM
پر وہ تو بلکل انجان تھا۔ اور یہ بات کہ بھائی کی طبیعت خراب ہے صرف گھر افراد کو معلوم تھی۔

بیٹا، یہ بات یقینی ہے کہ اس نے یہ معلومات حاصل کر لی ہوں گی۔
اس نے آپ کے والد صاحب کو شعبدہ دکھا کر قائل بھی کر ہی لیا تھا اور اگر گھر والے نہ روکتے تو وہ لازمی طور پر زیورات، نقدی وغیرہ لے کر وہاں پہنچ جاتے جہاں کا کہا گیا تھا اور لُٹ آتے۔

شفا تو صرف اللہ تعالی کے ہاتھ ہے اور وہ مل بھی گئی۔
اب رسی پیٹنا فضول ہے، اللہ تعالی کا شکر ادا کرو جس نے نقصان سے بچا لیا، اور صرف اللہ تعالی ہی خیر اور شر کا مالک ہے۔

روزبیہ خواجہ
05-05-2010, 08:56 PM

انکل یہ معلومات اس نے کہاں سے حاصل کی ہوگی؟ یہ ممکن ہی نہیں ہے۔ اور ایک پڑھے لکھے سوٹ بوٹ پہننے والے آدمی کو بیوقوف بنانا آسان کام نہیں ہوتا۔
خیر تو کیا سحر وغیرہ کچھ نہیں ہوتا؟

Kazmi
05-05-2010, 09:04 PM
انکل یہ معلومات اس نے کہاں سے حاصل کی ہوگی؟ یہ ممکن ہی نہیں ہے۔ اور ایک پڑھے لکھے سوٹ بوٹ پہننے والے آدمی کو بیوقوف بنانا آسان کام نہیں ہوتا۔
خیر تو کیا سحر وغیرہ کچھ نہیں ہوتا؟

سحر، جادو، جنات سب کچھ ہے۔
مگر اس کیس میں زیادہ سے زیادہ یہ امکان ہے کہ اس کے پاس کوئی موءکل وغیرہ ہوں۔
جنات اور موءکل فرشتوں کی گفتگو سے کچھ اچک لیتے ہیں اور پھر کئی گنا بڑھا کر سناتے ہیں۔
--
یہ سوٹد بوٹد والی بھی خوب ہے۔
دنیا اور کاروبار کا علم ہونا اور بات ہے جبکہ عقائد کا مضبوط ہونا دوسری بات۔
ہمیں اپنا تعلق اپنے اللہ کے ساتھ مضبوط بنانا چاہئیے پھر ہم ان سب سے بے نیاز ہو جائیں گے۔ انشاء اللہ۔
--
شائد آپ کے علم میں ہو کہ ہم اسی کلاس سے متعلق ہیں جنہیں جدی پشتی پیر کہا جاتا ہے۔ ہمارے مشاہدے میں ہے کہ سوٹڈ بوٹڈ لوگ زیادہ ضعیف الاعتقاد ہوتے ہیں تا آنکہ وہ مناسب دینی علم کے حامل ہوں۔ الا ما شاءاللہ۔

روزبیہ خواجہ
05-05-2010, 09:08 PM
سحر، جادو، جنات سب کچھ ہے۔
مگر اس کیس میں زیادہ سے زیادہ یہ امکان ہے کہ اس کے پاس کوئی موءکل وغیرہ ہوں۔
جنات اور موءکل فرشتوں کی گفتگو سے کچھ اچک لیتے ہیں اور پھر کئی گنا بڑھا کر سناتے ہیں۔
--
یہ سوٹد بوٹد والی بھی خوب ہے۔
دنیا اور کاروبار کا علم ہونا اور بات ہے جبکہ عقائد کا مضبوط ہونا دوسری بات۔
ہمیں اپنا تعلق اپنے اللہ کے ساتھ مضبوط بنانا چاہئیے پھر ہم ان سب سے بے نیاز ہو جائیں گے۔ انشاء اللہ۔
--
شائد آپ کے علم میں ہو کی ہم اسی کلاس سے متعلق ہیں جنہیں جدی پشتی پیر کہا جاتا ہے۔ ہمارے مشاہدے میں ہے کہ سوٹڈ بوٹڈ لوگ زیادہ ضعیف الاعتقاد ہوتے ہیں تا آنکہ وہ مناسب دینی علم کے حامل ہوں۔ الا ما شاءاللہ۔
انکل میرے بابا خود ان چالبازوں سے واقف ہیں اچھی طرح سے اور دوسری بات کے انہوں نے ضرور کوئی بات دیکھی ہوگی اس شخص کی۔ ایسا بھی تو ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی ساحر ہو جو اس طرح سے لوگوں کو لوٹتا ہو۔

روزبیہ خواجہ
05-05-2010, 09:19 PM
خیر میرا یہ پوسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس طرح بھی ہوتا ہے اور کوئی ایسے لوگوں کی باتوں میں نہ آئے۔

Kazmi
05-05-2010, 09:24 PM
انکل میرے بابا خود ان چالبازوں سے واقف ہیں اچھی طرح سے اور دوسری بات کے انہوں نے ضرور کوئی بات دیکھی ہوگی اس شخص کی۔ ایسا بھی تو ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی ساحر ہو جو اس طرح سے لوگوں کو لوٹتا ہو۔

خیر میرا یہ پوسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس طرح بھی ہوتا ہے اور کوئی ایسے لوگوں کی باتوں میں نہ آئے۔

جی بالکل بیٹا، وہ کوئی چھوٹا موٹا ساحر ہی ہو گا جس نے یہ گھٹیا سا شعبدہ دکھایا۔

ہمیں ایسے نو سر بازوں سے ہوشیار رہنا چاہئیے۔

مگر آپ نے نوٹ کیا کہ ابھی تک کسی نے بھی دلچسپی ظاہر نہیں کی، کیوں؟؟

روزبیہ خواجہ
05-05-2010, 09:26 PM
جی بالکل بیٹا، وہ کوئی چھوٹا موٹا ساحر ہی ہو گا جس نے یہ گھٹیا سا شعبدہ دکھایا۔

ہمیں ایسے نو سر بازوں سے ہوشیار رہنا چاہئیے۔

مگر آپ نے نوٹ کیا کہ ابھی تک کسی نے بھی دلچسپی ظاہر نہیں کی، کیوں؟؟
آپ کا کیا خیال ہے؟

Kazmi
05-05-2010, 09:31 PM
آپ کا کیا خیال ہے؟

میرے خیال میں تو اس پر بات ہونی چاہئیے، سب کو اپنا اپنا تجربہ شیئر کرنا چاہئیے۔

مگر شائد آپ نے عنوان اتنا جاندار نہیں رکھا، اسلئے زیادہ لوگ اٹریکٹ نہیں ہوئے اور جو چند لوگ آئے بھی وہ شکریہ کا بٹن دبا کر چلتے بنے۔

Rahi_Hum
12-01-2011, 04:55 PM
ایسے لوگوں سے ہوشیار رہناضروری ہے ورنہ نقصان کا خطرہ ہے