PDA

View Full Version : جرار (سلور سینڈ ) بھائی کا انٹرویو

KishTaj
22-04-2010, 09:22 PM
السلامُ علیکم
معزز ممبران!
کیا آپ نے آج تک بھوتوں کا انٹرویو پڑھا ہے;d;d ۔۔۔ نہیں نا تو لیجیئے جرار بھائی کا انٹرویو شروع کررہی ہوں~۔۔
آپ سب سے جتنے بھی ہوسکے سوالات کریں ۔۔۔ بھوتوں کو دیر نہیں لگتی کوئی کام کرنے میں اسی لیئے جواب تو مل ہی جائیں گے~۔
شکریہ

گل آپا آپ کو خوب پریشان کیا تھا ۔۔۔اچھا موقع ہے;d جلدی آجائیں۔۔۔

KishTaj
22-04-2010, 09:42 PM
لیجیئے سوالات کی ساری اقساط ایک ساتھ~
مجھے پتہ نہیں کیوں آپ پر ذرا سا بھی ترس نہیں آرہا ۔۔۔:p~;d

آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زنانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

ون اردو پر کیسے آئے؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

علیش
22-04-2010, 09:46 PM
کیا آپ ان رولز کو فالو کرتے ہیں؟؟:p
شادی میں کھانا کھانے کے دو گولڈن رُولز
!!!،،،،رُول نمبر 1: پہلی بار اس طرح کھاو کہ دوسری بار ملے گا ہی نہیں
،،،،،،،رُول نمبر 2: دوسری بار اس طرح کھاو کہ پہلی بار کھایا ہی نہیں

Wish
22-04-2010, 10:00 PM
لیجیئے سوالات کی ساری اقساط ایک ساتھ~

مجھے پتہ نہیں کیوں آپ پر ذرا سا بھی ترس نہیں آرہا ۔۔۔:p~;d

ہاہاہا کشتاج۔ ۔ ۔ اتنے بدنام لوگوں سے کیا انٹرویو لینا؟ انہیں تو گلی کا بچہ بچہ جانتا ہو گا۔ ۔ ۔ جیسے ایک بچی تو میں ہی ہوں۔ یہ دیکھو کتنا جانتی ہوں۔ ۔ ۔ یہ دیکھو کچھ جوابات لو ابھی۔ ۔ ۔ باقی پھر سہی۔ ۔ ۔

آپ کا پورا نام؟
سلور ریت کا بھوت۔

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
بھوتوں کی تاریخ جتنی عُمر۔

آپکی تعلیم کتنی ہے؟
بھوتیات میں ماسٹر۔

کونسے ادیب پسند ہیں؟
جو بھوتوں پہ لکھتے ہوں۔

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
ڈرنے ڈرانے سے۔

کہاں رہتے ہیں؟
ایز یو نو۔ ۔ ۔ بھوت بنگلے میں۔

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
بھوت بنگلے میں ہی۔

اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
بھوتوں کو تو ضرورت ہی نہیں۔ وہ تو واقف ہی ہوتے ہیں۔

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
بچے پکڑ کے ڈرانا۔ ۔ ۔ اور ہاں کتوں کو بھی ڈرایا کرتے تھے بچپن میں۔

زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
بھوت ہی بننا چاہتے تھے وہی ہیں۔

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
سب کو ڈراوٴ۔ ۔ ۔ جو بات نہ مانے اُسے کھا جاوٴ۔ ۔ ۔

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
انسانوں کا مشغلہ۔ ۔ ۔ بھوتوں کو کوئی سروکار نہیں اس سے۔

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
بھوت کا دوست بھوت۔ ۔ ۔ ۔

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
جی۔ ۔ ہُو ہُو ہا ہا کر کر کے۔ ۔ ۔

Neha
22-04-2010, 10:03 PM
ھاھاھاھاھاھاھا وش بہت مزیدار انٹرویو تھا ;d;d;d;d

Silversand.
22-04-2010, 10:09 PM
دشمن ۔۔۔۔۔۔ کہیں تو بخش دو ۔ یہاں بھی دوالے ہو گئی۔ میں کتنی مشکل سے سیریس ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ انٹرویو ریپلائے کروں۔ اور تم ہو کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ;d

KishTaj
22-04-2010, 10:10 PM
لیجیئے سوالات کی ساری اقساط ایک ساتھ~

مجھے پتہ نہیں کیوں آپ پر ذرا سا بھی ترس نہیں آرہا ۔۔۔:p~;d

ہاہاہا کشتاج۔ ۔ ۔ اتنے بدنام لوگوں سے کیا انٹرویو لینا؟ انہیں تو گلی کا بچہ بچہ جانتا ہو گا۔ ۔ ۔ جیسے ایک بچی تو میں ہی ہوں۔ یہ دیکھو کتنا جانتی ہوں۔ ۔ ۔ یہ دیکھو کچھ جوابات لو ابھی۔ ۔ ۔ باقی پھر سہی۔ ۔ ۔

آپ کا پورا نام؟
سلور ریت کا بھوت۔

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
بھوتوں کی تاریخ جتنی عُمر۔

آپکی تعلیم کتنی ہے؟
بھوتیات میں ماسٹر۔

کونسے ادیب پسند ہیں؟
جو بھوتوں پہ لکھتے ہوں۔

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
ڈرنے ڈرانے سے۔

کہاں رہتے ہیں؟
ایز یو نو۔ ۔ ۔ بھوت بنگلے میں۔

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
بھوت بنگلے میں ہی۔

اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
بھوتوں کو تو ضرورت ہی نہیں۔ وہ تو واقف ہی ہوتے ہیں۔

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
بچے پکڑ کے ڈرانا۔ ۔ ۔ اور ہاں کتوں کو بھی ڈرایا کرتے تھے بچپن میں۔

زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
بھوت ہی بننا چاہتے تھے وہی ہیں۔

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
سب کو ڈراوٴ۔ ۔ ۔ جو بات نہ مانے اُسے کھا جاوٴ۔ ۔ ۔

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
انسانوں کا مشغلہ۔ ۔ ۔ بھوتوں کو کوئی سروکار نہیں اس سے۔

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
بھوت کا دوست بھوت۔ ۔ ۔ ۔

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
جی۔ ۔ ہُو ہُو ہا ہا کر کر کے۔ ۔ ۔

ہاہاہا
افف ۔۔۔۔ مزے دار ہے بہت ویسے آپ کو یہ سب لکھتے ڈر نہیں لگا ۔۔۔اب رات کو سونا نہیں
ورنہ خواب میں آکر ڈرا دینا ہے انہیں آپکو

Hina Rizwan
22-04-2010, 10:11 PM
ہاہاہاہا
جرار بھائی کا زندگی کا فلسفہ تو بہت مزے کا لکھا ہے

Wish
22-04-2010, 10:14 PM
ھاھاھاھاھاھاھا وش بہت مزیدار انٹرویو تھا ;d;d;d

ہاہاہا پنکی تمھیں اچھا لگا۔ چلو یہ لو اور۔ ۔ ۔

ون اردو پر کیسے آئے؟
اُڑ کر۔ ۔
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
یہاں بھوت بنگلہ مل گیا رہنے کو۔

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
یہ تو بڑا نازک سوال ہے۔ ۔ ۔ بھوت کا ہم مزاج جسے بھی کہا وہ تو بُرا منا جائے گا نا۔

ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
ہاں جی۔ ۔ ۔ اب پہلے سے بھی زیادہ اچھا ڈرانا آ گیا ہے۔

اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
اوہو کتنی بار بتا جائے جی کہ بس ایک ہی کام دھندا ہے۔ ۔ ۔ بچے پکڑ پکڑ کے ڈرانا۔

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
وہ تو ابھی تک بنا نہیں۔ بھوتانہ بورڈ ہوتا تو وہی ۔ ۔ ۔

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
جو شخصیت بھوتوں سے متاثر ہو جاتی ہے بھوت اُس سے متاثر ﴿اُس کے دوالے﴾ ہو جاتے ہیں۔

کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
بھوتنی کی۔;d

کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
ہر شرارت اور ہر بات پہ ہی۔ ۔ ۔ اتنی مار پڑی کہ انسان بنتے بنتے بھوت بن گئے۔ ۔ ۔ ۔

کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟
ہاں نا وہیں تو زیادہ بچے ملتے تھے ڈرانے کو۔

علیش
22-04-2010, 10:16 PM
ہاہاہاہاہاہاہاہا
زبردست وش آپی

Moona Ahmad
22-04-2010, 10:16 PM
;d;d;d
بھوتنی کی کمی
...;d...
کمال کر دیا وش آپی
بہت مزے کا انٹرویو دیا۔

Neha
22-04-2010, 10:17 PM
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا وش
سچ ہنس ہنس کے میرا برا حال ہو گیا ہے

ھاھاھاھاھا یعنی کے بھائی کو بھوتنی کی کمی محسوس ہوتی ہے
ھاھاھاھاھا سو یمی وش;d;d

Hina Rizwan
22-04-2010, 10:18 PM
;d;d;d

Neha
22-04-2010, 10:42 PM
آئے ہائے یہ انٹرویو والے بھائی تو لگتا ہے بے ہوش ہو گئے اتنے سوالات دیکھ کے~
انہیں کوئی ہوش میں لاؤ ___ ٹھنڈا پانی پھینکو ان پہ:(

اور کش کی بچی____ سارا سوالوں کا پلندہ ایک ہی پوسٹ میں پھینک دیا۔زرا صبر نہ ہوا
میرے بھائی کو کچھ ہوا نہ تو دیکھنا تم زرا:mad:;d

Silversand.
22-04-2010, 10:45 PM
لیجیئے سوالات کی ساری اقساط ایک ساتھ~

ویسے مجھ غریب پر یہ خاص مہربانی کیوں؟

مجھے پتہ نہیں کیوں آپ پر ذرا سا بھی ترس نہیں آرہا ۔۔۔:p;d

آپ جانے کس دور کے بدلے لے رہی ہیں ۔ لیکن چلیں خوش تو ہیں ۔ خوش ہی رہیں۔

آپ کا پورا نام؟

سیّد جرار علی عرف جن بابا

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟

انسانی عمر 28 سال 11 ماہ اور کچھ دن ۔ تھوڑا ٹھہر کے پوچھتی تو 29 کا ہو جاتا ۔
ویسے بھوتانہ عمر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ نظر ِ بد سے بچائے ۔۔۔ اس کے صفر تو آج تک مجھ سے بھی نہیں گنے گئے۔;d

آپکی تعلیم کتنی ہے؟

BSC .
MSC FINANCIAL MATHEMATICS کر رہا ہوں۔

ویسے میں نے ایم اے خوفیات ، اور ایم ایس سی ڈراونیات بھی کر رکھا ہے۔ اور میرے پاس ایک ایکسٹرا ۔۔۔۔ ماسٹرز ان بھوتیات ۔۔۔۔۔ فرام یونیورسٹی آف بھوتاں بھی ہے

کونسے ادیب پسند ہیں؟

کوئی بھی نہیں۔ ہاں مستقبل قریب میں ہو جائیں تو کچھ کہہ نہیں سکتا۔

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟

بابا کا میڈیکل ایکوئپمنٹس کا بزنس ہے ۔ اسی سے منسلک ہوں۔

ویسے پارٹ ٹائم بچوں ،بڑوں کا ڈرانے کا کام بھی کرتا ہوں۔

کہاں رہتے ہیں؟

اللہ کا شکر ہے ابھی تک بابا اتنا غصہ نہیں ہوئے کہ گھر سے باہر نکالیں۔

ویسے کبھی کبھی درختوں پر بھی پایا جاتا ہوں اپنی چڑیل بہنوں سے ملنے جب جانا ہوتا ہے۔

ویسے اصلی پتا۔

بھوت بنگلہ نمبر 01 ۔۔۔۔ چڑیل محلہ ۔۔۔۔نزد کھوپڑی والی گلی ۔۔۔۔۔ اسکل ٹیلی فون بوتھ کے سامنے ۔۔۔۔۔ اور قبرستان کی بیک پر ۔۔۔۔۔ ہے۔

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟

ساری چڑیل بہنیں ، سب ڈریکولاز ، اور سب خوفناک چیزیں شمار کریں۔

ویسے بابا اور ایک چھوٹی بہن ہے ۔انسانی فیملی میں۔

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟

فورم کا حساب کتاب تو بڑا لمبا ہو جائے گا ۔ بولے تو بھوت بنگلے کا۔

میری بس ایک ہی بہن ہے چھوٹی ۔

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟

زیادہ تر کا تو کچھ نہیں کہہ سکتا وقت جتنا جہاں ملے گزار لیتا ہوں ۔ ویسے پھر بھی زبردستی بتانا ہے تو گھر پر ہی گزارتا ہوں۔

کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

ماں جی کے ساتھ گزاری زندگی ۔

اور حالیہ وقت جو مستقبل میں میرے لیے لوٹ آنے کی حسرت بن جائے۔

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

اپنی ذات پر یقین ، سچی ، ان تھک محنت ، اور اپنی محنت کے بعد خدا پر یقین۔

اے لو جی جہاں اعلٰی مقام چاہیے وہاں جا کر ۔۔ ذور سے ۔۔۔ بھاووووووووو ۔۔۔ کر دو سب ڈر جائیں گے اور اعلٰی مقام میرا۔

آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟

کچھ ٹھیک سے پتا نہیں وہ گائے والا ہے جی ۔ یقین تو بالکل نہیں ،میں پڑھتا بھی نہیں ہوں۔

ویسے میرا ستارہ دم دار ہے۔:cool:

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟

ہاں جی کافی زیادہ ہے۔

آخر کب کہاں کون سا تگڑا انسان ہے کس کا خون پینے میں مزا آئے گا یہ جاننے کو خیر خبر تو رکھنی پڑتی ہے نا۔

اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟

جن ٹائمز ۔ اس پر بچے اغوا ہونے کا صفحہ پہلے پڑھتا ہوں۔

یہاں کا مقامی اخبار ہے Heute .... and .... Österriech وہی پڑھتا ہوں ۔ اور سب سے پہلے اسپورٹس۔
نیٹ سے جنگ ،نوائے وقت اور اخبار ِ جہاں بھی کبھی کبھی۔

کتنے مذہبی ہیں؟

الحمدللہ اتنا ہوں کہ مطمئن ہوں۔

قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟

عمر تو یاد نہیں ماں جی نے کہیں لکھی ہو گی پڑھ کر بتاوں گا۔ ویسے اردو اور قرآن ماں جی نے بہت شروع میں پڑھا دی تھیں۔ ڈنڈے کے زور پر۔

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

گھوڑ سواری بہت پسند ہے ۔ مگر گھوڑا اب پاکستان میں ہے اور میں یہاں۔ اس کے علاوہ بہت سی اسپورٹس اور سوئمنگ ۔ سب پسند ہیں۔

ویسے مجھے ڈرانے کا بہت شوق ہے اور یہ مشغلہ میرا سب سے فیورٹ ہے۔

زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟

پروفیسر ۔۔۔۔۔۔ غائب دماغ نہیں مگر۔ ابھی اچھا اسٹوڈنٹ ہوں۔ اور جو بننا چاہتا ہوں یعنی پروفیسر ۔ وہ بھی ان شاءاللہ بن جاوں گا۔

ویسے میں ورلڈ ہارر بھوت بھی بننا چاہتا ہوں۔ امید ہے ان شاءاللہ جلد ہی کامیابی ہو گی۔

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔

بقول آمنہ آپا میں کافی فلسفہ کہتا ہوں ۔ زندگی کو بخش نہ دوں؟ کہی ایسا نہ ہو فلسفہ دیکھ کر آمنہ آپا پھر نہ پڑھیں۔

ویسے وش مش نے بھی صحیح لکھا ہے میری زندگی کا فلسفہ۔

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

کسی کی محبت پانے اور اس کے ساتھ زندگی جینے کا احساس۔

ویسے اطلاع عرض ہے بھوت بھی محبت پر یقین رکھتے ہیں۔

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟

ایک اچھا ہمراز ۔

بھوت کی دوست ویسے بھوتنی ہے اور کوئی نہیں۔

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں

بالکل دوست نہیں بناتا ۔ کبھی کبھی بس یونہی خود ہی بن جاتے ہیں اگر بن جائیں تو کوشش کرتا ہوں اچھے سے نبھاوں۔

ویسے بھوت سے سب ڈرتے ہیں کوئی دوستی ہی نہیں کرتا۔ : (

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟

اے لو جی میں تو بڑوں پر بھی رعب جماتا ہوں۔ چھوٹے تو بس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ ہی پوچھیں۔

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟

میں جو بھی ہوں ،خود سے خوش ہوں ،مطمئن ہوں۔ عادت اور بات جہاں، جس کی اچھی لگتی ہے کوشش کرتا ہوں پسند کروں۔ مگر خود کو بدلنا کچھ مشکل امر ہے۔

انسان تو میں دیکھنا ہی نہیں چاہتا جی۔ جو ہوں وہی رہوں اور بس۔

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟

سانوں کی ۔۔۔۔ چھڈو مٹی پاو۔

ہو ہو ہا ہا ہا ۔۔۔ میں سب کو کھا جاوں گا ۔

کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟

اجی یہ سوال مجھے پسند نہیں ہیں۔ ویسے ذاتی صفائی کو لے کر کانشیس ہوں ۔ گھر کمرے کا نہ پوچھیں ۔

ویسے انسان کھاوں تو کچھ نہین چھوڑتا بڑی صفائی سے صفایا کرتا ہوں۔

گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟

ماں جی کے تھا۔ اب اپنے ہی قریب ہوں۔

ویسے ڈریم گرل کے بھی بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتت قریب ہوں۔

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟

اپنی ون اینڈ اونلی ڈریم گرل سے بھوتنی سے جناب۔

کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

نہیں گھر میں کبھی کبھی بول لیتا ہوں باہر تو بالکل بھی نہیں بولتا ۔

ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟

ہاہاہاہا یہ بھی میری ہابی کہہ لیں۔ میں بہت ناراض اور غصہ ہوتا ہوں۔ باتیں کچھ بھی ہوں ویسے بقول ڈریم گرل غصہ کرنے کے لیے بات کی ضرورت تھوڑی ہوتی ہے۔ بات خود بنا لی جاتی ہے۔
البتہ ٹائم پیریڈ بہت شارٹ ہوتا ہے ۔ کبھی اکڑ جاوں تو پورا دن ورنہ جلدی بھی مان جاتا ہوں۔ منانے والے پر ڈپینڈ کرتا ہے۔

ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟

بالکل بھی نہیں بولتا۔ بہت خاموش طبعیت ہوں۔ بس ہو ہو ہا ہا ہا کرتا ہوں۔

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟

اپنا موڈ خراب کر کے جگہ چھوڑ دیتا ہوں ۔بحث نہیں کرتا۔

اور اپنے بھیانک عید کے عید صاف کرنے والے دانت دکھاتا ہوں۔

آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟

دوسرے کیسا سمجھتے ہیں دوسرے بتا سکتے ہیں ۔ ویسے میں خوش مزاج ہوں۔

سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟

جی ہے کافی ہے ۔ اور ہر انسان اپنی زندگی میں کافی حد تک سیاسی ہوتا ہے۔ اس لیے سیکھنے کے لیے دلچسپی تو ضروری ہوتی ہے نا۔

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟

دوراندیش کچھ معاملات میں ہوں۔ لیکن زیادہ حقیقت پسند ہوں۔ اندازےےےےےےے افففففف بہت بُرے لگاتا ہوں ۔

مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟

مظبوط تو نہیں البتہ مضبوط اعصاب کا مالک ہوں ۔ حساس ہوں لیکن جہاں اعصاب کی مضبوطی ڈیمانڈڈ ہوتی ہے وہاں حساسیت پرے کر دیتا ہوں۔

میرے سامنے دوسروں کو اعصاب کی مضبوطی کی ضمانت دینی چاہیے ویسے۔

کتنی زنانیں جانتے ہیں؟

جی ؟ زنانیں ؟ کیا کوئی خواتینی سوال ہے؟

ویسے میں جرمن ، اردو ، پنجابی ، اور انگلش لکھ ، بول ، پڑھ سکتا ہوں، کچھ کچھ ہندی بھی ، اور کبھی کبھی کچھ لفظ اٹلی زبان کے بھی۔

کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟

جرمن سے۔
شوق بہت ساری زبانیں سیکھنے کا ہے۔ ساری دنیا کی زبانیں۔

کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟

10 منٹ ۔

اجی بھوتوں کے منہ کون دھوتا ہے۔

کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟

بالکل نہیں ۔ میں جاتا ہی بہتتتت کم ہوں۔ اگر جاوں تو سڑیل جوان بن کر الگ تھلگ رہتا ہوں۔میزبان سے بس رسمی سلام دعا۔نہ دیتا ہوں نہ توجہ چاہتا ہوں۔

کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟

ڈریم گرل سے مل کر۔

ویسے کسی کے کام آ کر ، کسی کے لیے کچھ کر کے۔

ابھی بسسسسسس

Silversand.
22-04-2010, 10:46 PM
آئے ہائے یہ انٹرویو والے بھائی تو لگتا ہے بے ہوش ہو گئے اتنے سوالات دیکھ کے~
انہیں کوئی ہوش میں لاؤ ___ ٹھنڈا پانی پھینکو ان پہ:(

اور کش کی بچی____ سارا سوالوں کا پلندہ ایک ہی پوسٹ میں پھینک دیا۔زرا صبر نہ ہوا
میرے بھائی کو کچھ ہوا نہ تو دیکھنا تم زرا:mad:;d

ہے نا زیادتی ۔۔۔۔ :(

Neha
22-04-2010, 10:54 PM
ھاھاھاھاھاھا بھائی
بہت مزے کا انٹرویو چل رہا ہے
اور مجھے تو بہت کچھ سیکھنے کو بھی مل رہا ہے
اچھی اچھی ٹپس نوٹ کرتی جا رہی ہوں میں
جیسے کہ یہ;d;d ===

اے لو جی جہاں اعلٰی مقام چاہیے وہاں جا کر ۔۔ ذور سے ۔۔۔ بھاووووووووو ۔۔۔ کر دو سب ڈر جائیں گے اور اعلٰی مقام میرا۔

اور تکیہ کلام

ہو ہو ہا ہا ہا ۔۔۔ میں سب کو کھا جاوں گا ۔

ھاھاھاھا بہت پالا شا ہے جی
میرے بھائی کے جیسا

Neha
22-04-2010, 10:56 PM
ہے نا زیادتی ۔۔۔۔ :(

ہاں ناں وہی توووو
پر آپ اپنی سہولٹ سے جواب دینا:)
خبردار جو زیادہ سوالوں کے ڈر سے آدھے کھا گئے
یا جواب گول مول کیے ہوں تو~

Silversand.
22-04-2010, 11:02 PM
ہاں ناں وہی توووو
پر آپ اپنی سہولٹ سے جواب دینا:)
خبردار جو زیادہ سوالوں کے ڈر سے آدھے کھا گئے
یا جواب گول مول کیے ہوں تو~

سہولٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

اتنی سوہنی اردو تو میری نہیں ہے۔ البتہ کوشش کروں گا کہ کھانا وانا کھا کر انٹرویو ریپلائے کروں تاکہ کوئی سوال کھا نہ جاوں ;d

Neha
22-04-2010, 11:06 PM
سہولٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

اتنی سوہنی اردو تو میری نہیں ہے۔ البتہ کوشش کروں گا کہ کھانا وانا کھا کر انٹرویو ریپلائے کروں تاکہ کوئی سوال کھا نہ جاوں ;d

ھاھاھاھاھاھا اب میں کیا کروں
اسی لیے اردو لکھنا مشکل لگتا ہے
ہر دو لفظوں میں تین بار شفٹ دباؤ:(

اچھا کھانا وانا کھا لو اور اس کے بعد اس عدد انسانی خؤن کا جگ پی لینا اور فریش فریش ہو کے انٹرویو دینا;d

اور ابھی تو میرے سوال رہتے ہیں
دیکھنا ناں زرا

ابھی ذرا اچھے بچوں والے سوالوں کے جواب دے دو
پھر میری باری ہے:cool:

علیش
22-04-2010, 11:11 PM
اور اگر میرے سوال کھائے نا آپ نے تو ۔۔
میں آپکی بہن ہو بھوت بھیا۔ بھوتنی بن کر آپکو کھا جاؤں گی۔۔;d

Neha
22-04-2010, 11:15 PM
اور اگر میرے سوال کھائے نا آپ نے تو ۔۔
میں آپکی بہن ہو بھوت بھیا۔ بھوتنی بن کر آپکو کھا جاؤں گی۔۔;d

ھاھاھاھا علیشبہ تم بھی ناں سچی ______
ان سے ڈر کے رہو سویٹو _____ یہ تمھیں ہضم نہیں ہونے والے:o:o

علیش
22-04-2010, 11:18 PM
ھاھاھاھا علیشبہ تم بھی ناں سچی ______
ان سے ڈر کے رہو سویٹو _____ یہ تمھیں ہضم نہیں ہونے والے:o:o

ہممم سوچوں گی ڈرنا ہے کہ نہیں۔ ویسے مجھے بھوتوں سے ڈر نہیں لگتا۔:p;d

Silversand.
22-04-2010, 11:46 PM
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟

ٹینشن میں ذرا تنہائی پسند ہو جاتا ہوں۔ یا ایک دوست سے بات کر لیتا ہوں ۔ بقول دوست کے پریشان ہونے سے کیا ہوتا ہے جو ہونا ہے وہ تو ہونا ہی ہے۔ پھر خود ہی ریلیکس ہو جاتا ہوں۔

غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟

بہتتتتتتتتتتتت جلدی ۔ اور بہت چھوٹی باتوں پر۔ کبھی کوشش کرتا ہوں شو آف نہ کروں ، کبھی کر بھی جاتا ہوں۔

بھوت بہت غصے والا ہے۔

سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟

خود کے اگنور کیے جانے پر ، یا میری سچی بات کو کوئی مسلسل غلط کہے تو۔ یا کوئی وقت دے کر نہ آئے تو ۔

غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟

بات نہیں کرتا ۔ ٹو دی پوائنٹ آنسر کرتا ہوں۔ اور خاموش رہتا ہوں۔

بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟

ارے کتنی بار کہوں ، میں زیادہ نہیں بولتا ۔کبھی آپ نے دیکھا ہے مجھے بولتے؟ دسو ذرا۔

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟

Miss Elizabeth میرے kinder garten کی سب سے پہلی مس ۔

اور اب یہ فورم کی مش ۔۔۔۔ پسندیدہ تو نہیں۔۔۔۔۔۔۔ مگر کیونکہ فورم کی پہلی مش ہیں اس لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس تھوڑی ی ی ی ی ی سی ۔۔۔۔۔ اچھی ہیں۔ ۔

کونسا مضمون پسند ہے؟

Maths

کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟

اردو نہیں پسند تھی ۔ سمجھ نہیں آتی تھی مگر ماں جی نے بھی ٹھانی ہوئی تھی کہ سکھا کر دم لیں گی۔ پھر کیا ۔۔۔۔ سیکھ لی بے بی نے ۔:(

ویسے اردو میرے سبجیکٹس میں تو نہیں تھی۔ اور سبجیکٹس میں جو بھی تھے وہ سب پسند تھے

اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟

صلح کر لینا ، منا لینا ، اپنوں کا بہت خیال کرنا۔

اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟

غصہ کرنا۔

پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟

مونا باجی کا بھائی ہوں، بریانی لوور۔ ویسے مجھے میٹھا ،نمکین سے زیادہ پسند ہے ۔ آئسکریم ، حلوا ، کسٹرڈ ۔ آئسکریم کے علاوہ سب گرم گرم پسند ہے ٹھنڈا کر کے کچھ بھی نہیں۔

ویسے انسانی دماغ بھی بہت شوق سے کھاتا ہوں۔ :cool:

کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟

کدو ۔ شلجم ۔

پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟

لال ۔ ریڈ ۔ سرخ ۔ اور کالا بھی۔
ناپسند کوئی نہیں بس آنکھوں کو بہت برائٹ کلرز نہیں پسند۔

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟

پھولوں کی اور پرفیومز کی۔ ویسے کھانوں کی بھی اچھی لگتی ہے۔

پسندیدہ لباس کونسا ہے؟

پینٹ شرٹ ۔ جینز یا ٹی شرٹ۔

دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟

رات اچھی لگتی ہے۔ خاموش ، تنہا۔ اس ٹائم سب سو رہے ہوتے ہیں مرضی اور پسند کا بندا کھا جاو کسی کو کان و کان خبر بھی نہیں ہوتی۔

قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟

ڈوبتے سورج کا ۔ اور برف سے ڈھکے پہاڑوں کا ۔

کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟

ہر علم ہی خوبصورت ہوتا ہے ۔ دین کا دنیا کا ۔ اور سب ہی ضروری ہیں۔

آپ کا بہترین دوست کون ہے؟

ڈریم گرل ۔ بھوتنی ۔;)

پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟

بہن ،بھائی کا ۔
اور پھر محبت کا۔

پسندیدہ شعر یا کہاوت؟

ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دے
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر

محسن نقوی۔

گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

ہیں ؟ گھر کا کون سا سامان؟ سمجھا نہیں۔

ون اردو پر کیسے آئے؟

فورم والوں کی ہارڈ + بیڈ لک مجھے کھینچ لائی۔

ویسے گُل دی کی جاسوسی کرتے کرتے آیا تھا۔

کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟

فورم پر باقاعدہ آنا تو تب شروع کیا تھا جب رمضان کے سلسلے میں وش نے لکھنے پر انسسٹ کیا تھا۔ پھر مزا آنے لگا ۔ اس سے پہلے یہاں کیا کیا ہوتا ہے کچھ علم نہِں تھا۔ ایک شکاری پڑھتا تھا اور بس۔

ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟

گُل دی سے تو تھی ہی۔ چیٹ روم میں بھی کافی لوگوں سے ہوئی تھی اب تو یاد نہیں۔

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟

ہاہاہاہاہا ون اردو پر کیا دنیا میں کوئی نہیں ہےمیرا ہم مزاج۔

ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟

کافی باتیں ایسی ہیں جن کو شاید کہہ نہ پاوں۔ پر سیکھا بہت کچھ ہے ۔ سب سے زیادہ برداشت اور فیس کرنا۔

اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟

زیادہ تر وقت یہیں پر گزرتا ہے ۔ فرسٹ پری اوریٹی ون اردو ہی ہے۔ کافی ساری سائٹس پوئٹری کے لیے کنسلٹ کرتا ہوں مگر رجسٹرڈ کہیں نہیں ہوں۔ اس سے قبل گیمز شوق سے کھیلتا تھا۔ اور ٹی وغیرہ بس۔

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟

کوئی ایسا خاص نہیں ۔ بس جہاں جو بات اچھی لگے وہاں پارٹ لے لیتا ہوں۔

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟

بہت لوگ اچھے لگتے ہیں کوئی اپنی خوش گفتاری کی بنا پر اور کوئی سمجھداری کی بنا پر ۔ مجھے بہت سے لوگوں کی بہت سی باتیں پسند ہیں۔ کس کس کا ذکر کروں صبح ہو جائے گی ۔

یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟

پنکی اور گُل دی سے تو پہلے ہی دوستی تھی۔ پھر چیٹ روم میں بہت سے لوگوں سے اچھی بات چیت رہی ۔

ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟

ہلکی پھلکی ڈسکشن اچھی لگتی ہے جہاں بھی ہو ۔ جہاں میں اپنا علم شیئر کر سکوں۔ نا پسند تو کوئی نہیں۔

کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟

خرابی سسٹم میں نہیں اس کو چلانے والوں مِں ہوتی ہے۔ یہاں ماشاءاللہ سب اپنے فرائض اچھے سے انجام دے رہے ہیں۔ مجھے تو کوئی کمی محسوس نہیں ہوتی ۔

ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟

یہاں کے لوگ ۔ اور ماحول ۔

آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

سب سے اچھا فائدہ تو وقت کا اچھا گزرنا ہے۔ پھر اچھے ماحول میں اچھے لوگ اور اچھے دوست ملنا۔ مصروفیت ہونا ۔ اور پھر ذاتی طور پر بھی بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

ویسے مجھے تو یہ فائدہ ہوا کہ بہت سے لوگ مجھ سے ڈرنے لگے ہیں۔ اور میری جن بابا بننے والی خواہش پوری ہو گئی۔

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟

اس کے لیے تو میں اپنا بلاگ ریفر کرتا ہوں ۔وہاں جا کر یادیں (http://www.oneurdu.com/forums/blog.php?u=64927&blogcategoryid=303) فولڈر پڑھ لیں۔ چل پتا جائے گا۔ ;d

بچپن کیسا گزرا؟

بہت اچھا، بہت خوبصورت ۔

کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟

اے لو جی ، کوئی ایک؟ پٹائی تو نہیں ہوئی آج تک ، ہاں البتہ ڈانٹیں بڑی کھائی ہیں۔ اور آہ ۔۔۔۔ کیا مزے مزے کی ڈانٹیں تھیں۔

پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟

پڑھائی میں ماشاءاللہ بہت اچھا رہا ہوں۔ اور ابھی تک اچھا ہی ہوں۔ بھوت جو ہوں آخر۔

کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟

نہیں بہت شوق سے جاتا تھا۔ بلکہ جس دن چھٹی ہوتی تھی اس دن بھی بہت رولا ڈالتا تھا کہ اسکول جانا ہے۔

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟

بی ایس سی کے رزلٹ کے بعد اچھی پوزیشن کی خوشی میں موٹر بائیک بہت تیز چلا رہا تھا بہت بُرا ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔ بس وہ ہی بھلائے نہیں بھولتا۔

کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟

اجی چہرے سے مسکراہٹ جائے تو آئے نا۔ میری تو پوری زندگی ہی خوشگوار واقعہ ہے۔

کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟

ہاں جی لینے پڑتے ہیں ۔ لیا ہے مگر تذکرہ نہیں کر سکتا۔ اور زندگی یقینا متاثر ہوتی ہے۔

ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

واقعی ؟ جو ہوتا ہے وہ واقعی میں ہی ہوتا ہے جی۔ زندگی متاثر ہو جاتی ہے ۔ حالات کی گرم سرد ہوائیں چلیں تو۔

Silversand.
23-04-2010, 12:12 AM
ھاھاھاھاھاھا اب میں کیا کروں
اسی لیے اردو لکھنا مشکل لگتا ہے
ہر دو لفظوں میں تین بار شفٹ دباؤ

اچھا کھانا وانا کھا لو اور اس کے بعد اس عدد انسانی خؤن کا جگ پی لینا اور فریش فریش ہو کے انٹرویو دینا

اور ابھی تو میرے سوال رہتے ہیں
دیکھنا ناں زرا

ابھی ذرا اچھے بچوں والے سوالوں کے جواب دے دو
پھر میری باری ہے

اوئی اماں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :eek:
تم نے بھی سوال کرنے ہیں ماسی چڑیل؟:eek:

اور اگر میرے سوال کھائے نا آپ نے تو ۔۔
میں آپکی بہن ہو بھوت بھیا۔ بھوتنی بن کر آپکوکھا جاؤں گی

ھاھاھاھا علیشبہ تم بھی ناں سچی ______
ان سے ڈر کے رہو سویٹو _____ یہ تمھیں ہضم نہیں ہونے والے

آہو جی۔ سب ڈر کر رہو ۔۔۔ تم بھی ماسی ۔

ہممم سوچوں گی ڈرنا ہے کہ نہیں۔ ویسےمجھے بھوتوں سے ڈر نہیں لگتا۔:p;d

ویری گڈ بھئی۔ بریو گرل۔

کیا آپ ان رولز کو فالو کرتے ہیں؟؟:p
شادی میں کھانا کھانے کے دو گولڈن رُولز
!!!،،،،رُول نمبر 1: پہلی بار اس طرح کھاو کہ دوسری بار ملے گا ہی نہیں
،،،،،،،رُول نمبر 2: دوسری بار اس طرح کھاو کہ پہلی بار کھایا ہی نہیں

ویسے میں فنکشنز پر بہت کم جاتا ہوں۔ اور کھانے کے لیے نہیں جاتا۔ یہ تو مجھے اچھا لگا اصول تو مین نے سگنیچر میں لگا لیا۔
اور میں نے ایک تھریڈ بھی اسٹارٹ کیا تھا جہاں لکھا تھا کہ سگنیچر ہم دوسروں کے لیے لگاتے ہیں یعنی اس پر بھی دوسرے عمل کریں جی۔

علیش
23-04-2010, 12:21 AM
ویری گڈ بھئی۔ بریو گرل۔

وہ تو میں نے ہونا ہی تھا بھوت بھیا کی بہنا جو ہوئی۔:p

ندیم اختر
23-04-2010, 12:23 AM
اچھا جی ۔۔ تو اب جنتا کی عدالت میں سوالات کی گولہ باری سہنے کی باری ہے جرار میاں کی ۔۔

آپ کا تذکرہ حضرت ہم نے روز اول سے بہت زور و شور سے سنا ۔۔ آپ کی کچھ پوسٹس نظر سے بھی گزریں ۔۔ مگر چونکے ہم تب جب میگزین میں آپ کی کہانی نظر سے گزری ۔۔ بھئی بہت عمدہ ۔۔ چاند اور سورج کے باہمی تعلق کو اساس بنا کر لکھے گئے افسانے نے بیحد متاثر کیا ہمیں ۔۔ اب اگلے شمارے کا اس امید کے ساتھ انتظار ہے کہ آپ کی ویسی ہی یا اس سے بھی بہتر کوئی تحریر پڑھنے کو ملے گی ۔۔

خواہش تو تھی کہ آپ سے کچھ سوالات ہم بھی کریں مگر اس پوچھ تاچھ کے حوالے سے ہمارا ریکارڈ ہمیشہ انتہائی غیر متاثر کن رہا ہے ۔۔ اپنے پسندیدہ ڈیپارٹمنٹ یعنی پولیس میں بھی اسی اعتراض کے سبب نہ جا سکے کہ سوال کرنا تو اسے آتا نہیں، تفتیش کیا خاک کرے گا ۔ مگر یہ اعتراف کرنے میں کوئی عار نہیں کہ آپ کے انٹرویو کے حوالے سے پایا جانے والا عمومی جوش و خروش ہمیں رہ رہ کر اس شعر کی یاد دلا رہا ہے ۔۔

صرف اس شوق میں پوچھی ہیں ہزاروں باتیں،
میں تیرا حسن، تیرے حسن بیاں تک دیکھوں :)

علیش
23-04-2010, 12:35 AM
لگتا ہے کش ،وش اور پنکو غائب ہیں
آپ لوگوں کو اندازہ ہونا چاہیئے بھوت بھیا ویلے بیٹھے ہیں کوئی سوال شوال ہی لاؤ۔
اچھا میں بھی ڈھونڈ ڈھانڈ کر لاتی ہوں کچھ کمزور سوال۔ پھر بھوت بھیا ان(سوالوں ) کو آسانی سے ڈرا لیں گے۔
میرا ویٹ مت کرنا۔;d

Silversand.
23-04-2010, 12:40 AM

آ ہا ۔ جی یہ 21 توپوں کی سلامی اس وقت میرے ہی اعزاز میں دی جا رہی ہے۔

ذوق ِ شاعری تو آپ کا کمال ہے۔ مجھے کہا گیا شعر بہت پسند آیا۔ سوچتا ہوں ایز کمپلیمنٹ اپنے سگنیچر کی زینت بنا لوں۔ اور سوچتا ہی نہ رہ جاوں اس لیے پوسٹ کے بعد سب سے پہلے یہی نیک کام کروں گا۔

وہ فلسفی سا افسانہ آپ کو اچھا لگا جان کر اچھا لگا ویسے ابھی تک تو میں یہی سمجھ رہا تھا کہ میں نے نا حق ٹانگ اڑائی لکھنے میں۔~ خوش رہو بھائی

Neha
23-04-2010, 12:52 AM
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟

بات نہیں کرتا ۔ ٹو دی پوائنٹ آنسر کرتا ہوں۔ اور خاموش رہتا ہوں۔

ہاں ناں بالکل جل ککڑے ہو جاتے ہیں
افففففففففف کتنا برا لگتا ہے ناں مجھے آپ کا وہ والا موڈ___سیڈی سیڈی ہو جاتی ہوں
اور یہ بھی بتاؤ ناں کہ غصہ ایک سے ہوں لیکن موڈ سب کے ساتھ ایک جیسا رکھتے ہو

اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟

صلح کر لینا ، منا لینا ، اپنوں کا بہت خیال کرنا۔

ہائے جھوٹے بھائی
کب مناتے ہو
جھوٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹتت
مجھے تو کبھی نہیں منایا آج تک ___ افففففففففف
بلکے خوشیاں مناتے ہو جب میں ناراض ہوں:mad:

اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟

غصہ کرنا۔

بالکل
شکر ہے کوئی تو اچھی بات کہی
اب اس عادت کو چھوڑنے کے بارے کیا خیال ہے؟
یہ بھی بتا دو لگے ہاتھ کہ آج تک نیٹ پہ سب سے زیادہ کسے ڈانٹا اور غصہ دکھایا؟
مجھے یا گل آپی کو؟ یا ہم دونوں کے علاوہ کسی اور بہنا کو؟

[/COLOR]پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟

ویسے انسانی دماغ بھی بہت شوق سے کھاتا ہوں۔ :cool:

ھاھاھاھا اس کو سویٹ ڈش میں شامل کیا جائے یا نمکین میں؟

لال ۔ ریڈ ۔ سرخ ۔ اور کالا بھی۔
ناپسند کوئی نہیں بس آنکھوں کو بہت برائٹ کلرز نہیں پسند۔

ہیں ____ تو کیا یہ لائٹ کلرز ہیں؟

کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟

اجی چہرے سے مسکراہٹ جائے تو آئے نا۔ میری تو پوری زندگی ہی خوشگوار واقعہ ہے۔

شو شویٹ بھائی:)

Neha
23-04-2010, 12:58 AM
لگتا ہے کش ،وش اور پنکو غائب ہیں
آپ لوگوں کو اندازہ ہونا چاہیئے بھوت بھیا ویلے بیٹھے ہیں کوئی سوال شوال ہی لاؤ۔
اچھا میں بھی ڈھونڈ ڈھانڈ کر لاتی ہوں کچھ کمزور سوال۔ پھر بھوت بھیا ان(سوالوں ) کو آسانی سے ڈرا لیں گے۔
میرا ویٹ مت کرنا۔;d

نماز پڑھنے گئی تھی بہنا
اور سوال زرا اینڈ پہ لاؤں گی ناں
ابھی باقیوں کو پوچھ لینے دو
میرے سوال میرے جیسے ہی ہوں گے تو اینڈ پہ ہی رہیں تو اچھا ہے____ یہ نہ ہو بھائی غصے سے انٹرویو انٹرویو کھیلنا چھوڑ کے بھاگ جائیں;d
اور سب کے غصے کا نشانہ بنوں میں معصوم پری~

Neha
23-04-2010, 01:01 AM
اوئی اماں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :eek:
تم نے بھی سوال کرنے ہیں ماسی چڑیل؟:eek:

آہو جی۔ سب ڈر کر رہو ۔۔۔ تم بھی ماسی ۔

ھاھاھاھاھاھا ایسا ہو سکتا ہے کہ میرے پالے شے بھائی کا انٹرویو ہو اور میں دورررررررررررررررررررررر کونے میں منہ پہ ٹیپ لگائے بیٹھی رہوں
میری تو آج دیرینہ حسرت پوری ہوئی ہے::)
یاد ہے ایک اور جگہ آپ کا انٹرویو ہوا تھا پر وہاں سب کے سوال ایک جیسے تھےدوسرے کو اجازت نہیں تھی بیچ میں ٹانگ اڑانے کی اور میرے سارے ارمانوں پہ پانی پڑ گیا تھا______پر اب سوکھ گیا ہے__ھاھاھاھا

اور میں کیوں ڈروں؟ وہ بھی آپ سے؟ آپ کی یہ خواہش کس خؤشی میں پوری کروں__ہیں___زرا بتانا تو؟:o

Silversand.
23-04-2010, 01:33 AM
ہاں ناں بالکل جل ککڑے ہو جاتے ہیں
افففففففففف کتنا برا لگتا ہے ناں مجھے آپ کا وہ والا موڈ___سیڈی سیڈی ہو جاتی ہوں
اور یہ بھی بتاؤ ناں کہ غصہ ایک سے ہوں لیکن موڈ سب کے ساتھ ایک جیسا رکھتے ہو

ہاں جی تو اب کہیں تو نکلنا ہی ہے نا غصہ جو سامنے آ جاتا ہے اس بیچارے/ بیچاری کی شامت آ جاتی ہے۔ جیسے اکثر تمہاری آتی تھی۔

ہائے جھوٹے بھائی
کب مناتے ہو
جھوٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹتت
مجھے تو کبھی نہیں منایا آج تک ___ افففففففففف
بلکے خوشیاں مناتے ہو جب میں ناراض ہوں

ہاہاہاہا ہاں تم ناراض بھی تو تھوڑی تھوڑی سی ہوتی ہو نا ذرا کچھ لمبے عرصے کو ناراض ہو تو بات بھی ہے۔ اب 5 منٹ کے لیے کیا مناوں؟

میں واقعی منا لیتا ہوں۔ صلح کر لیتا ہوں۔تم ذرا گُل دی سے جا کر پوچھو کہ ان کو ہر مرتبہ کون مناتا ہے۔

بالکل
شکر ہے کوئی تو اچھی بات کہی
اب اس عادت کو چھوڑنے کے بارے کیا خیال ہے؟

جی عادت چھوٹے کیسے؟ چھوڑنا چاہتا ہوں ۔ اب تو کافی کنٹرول بھی کر لیتا ہوں ۔ خاموشی اختیار کر لیتا ہوں یا منظر سے ہی غائب ہو جاتا ہوں۔

یہ بھی بتا دو لگے ہاتھ کہ آج تک نیٹ پہ سب سے زیادہ کسے ڈانٹا اور غصہ دکھایا؟
مجھے یا گل آپی کو؟ یا ہم دونوں کے علاوہ کسی اور بہنا کو؟

سب سے زیادہ غصہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پنکی کو ، ماسی چڑیل کو کام والی کو دکھایا ہے۔ گُل دی تو فٹ سے رونےلگتی ہیں مزا ہی نہیں آتا ان کو غصہ دکھانے میں۔

ویسے اپنی ڈریم گرل کو بھی بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت غصہ دکھاتا ہوں۔ وہ تو بیچاری میری اس عادت سے ڈریم میں بھی تنگ ہو گی۔;d

ھاھاھاھا اس کو سویٹ ڈش میں شامل کیا جائے یا نمکین میں؟

دماغ اگر تمہارا ہے تو نہ میٹھے میں آئے گا نہ نمکین میں۔ بلکہ بد مزہ ڈش میں شامل کیا جائے گا۔;d

ہیں ____ تو کیا یہ لائٹ کلرز ہیں؟

میں نے کہا ، آنکھوں کو چبھنے والے رنگ نہیں پسند ۔ اور ہر رنگ کے بہت سے شیڈز ہوتے ہیں بس برائٹ نہیں پسند۔

شو شویٹ بھائی

سوئیٹ ہوں نا۔ آئی نو۔:cool:

نماز پڑھنے گئی تھی بہنا
اور سوال زرا اینڈ پہ لاؤں گی ناں
ابھی باقیوں کو پوچھ لینے دو
میرے سوال میرے جیسے ہی ہوں گے تو اینڈ پہ ہی رہیں تو اچھا ہے____ یہ نہ ہو بھائی غصے سے انٹرویو انٹرویو کھیلنا چھوڑ کے بھاگ جائیں
اور سب کے غصے کا نشانہ بنوں میں معصوم پری

ہاں جی بالکل آپ ذرا آخر میں دھاوا بولنا۔ آپ کےسوال آپ کے جیسے بے دماغ کے ہوں گے۔:p

ھاھاھاھاھاھا ایسا ہو سکتا ہے کہ میرے پالے شے بھائی کا انٹرویو ہو اور میں دورررررررررررررررررررررر کونے میں منہ پہ ٹیپ لگائے بیٹھی رہوں
میری تو آج دیرینہ حسرت پوری ہوئی ہے
یاد ہے ایک اور جگہ آپ کا انٹرویو ہوا تھا پر وہاں سب کے سوال ایک جیسے تھےدوسرے کو اجازت نہیں تھی بیچ میں ٹانگ اڑانے کی اور میرے سارے ارمانوں پہ پانی پڑ گیا تھا______پر اب سوکھ گیا ہے__ھاھاھاھا

نہ جی آپ کے منہ کو بند کرنے والی ٹیپ تو ابھی دنیا میں بنی ہی نہیں ہے۔ آپ اچھلیں کودیں کیلے کھائیں۔ اور انجوائے کریں ۔

ہاں جی یہاں آپ کی موجیں لگی ہیں پوچھ لو جو پوچھنا ہے اس کے بعد کبھی موقع نہیں ملنا ۔

اور میں کیوں ڈروں؟ وہ بھی آپ سے؟ آپ کی یہ خواہش کس خؤشی میں پوری کروں__ہیں___زرا بتانا تو؟

اس خوشی میں کہ تم میری پیاری بہن ہو۔
ڈر جاو نا ۔ کوئی بھی نہیں ڈتا مجھ سے ۔ میں پھر کسے جا کر ڈراوں ۔ سب ہنستے ہیں بس۔:(

KishTaj
23-04-2010, 01:36 AM
لگتا ہے کش ،وش اور پنکو غائب ہیں
آپ لوگوں کو اندازہ ہونا چاہیئے بھوت بھیا ویلے بیٹھے ہیں کوئی سوال شوال ہی لاؤ۔
اچھا میں بھی ڈھونڈ ڈھانڈ کر لاتی ہوں کچھ کمزور سوال۔ پھر بھوت بھیا ان(سوالوں ) کو آسانی سے ڈرا لیں گے۔
میرا ویٹ مت کرنا۔;d
کش سب دیکھ رہی ہے~۔۔۔
ندیم بھائی کے سوالات حل ہونے دیں اور ویسے بھی مستیاں کرنے کا بھی تو موقع دے رہی ہوں نا۔۔:p;d۔

KishTaj
23-04-2010, 01:41 AM
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟

بات نہیں کرتا ۔ ٹو دی پوائنٹ آنسر کرتا ہوں۔ اور خاموش رہتا ہوں۔

ہاں ناں بالکل جل ککڑے ہو جاتے ہیں
افففففففففف کتنا برا لگتا ہے ناں مجھے آپ کا وہ والا موڈ___سیڈی سیڈی ہو جاتی ہوں
اور یہ بھی بتاؤ ناں کہ غصہ ایک سے ہوں لیکن موڈ سب کے ساتھ ایک جیسا رکھتے ہو

اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟

صلح کر لینا ، منا لینا ، اپنوں کا بہت خیال کرنا۔

ہائے جھوٹے بھائی
کب مناتے ہو
جھوٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹتت
مجھے تو کبھی نہیں منایا آج تک ___ افففففففففف
بلکے خوشیاں مناتے ہو جب میں ناراض ہوں:mad:

یہ کیا ہے جرار بھائی>:(
کیا یہ کھلا تضاد نہیں۔۔~۔
آپکا انٹرویو اسی لیئے نہیں کیا کہ جو دل میں آیا کہ دیا۔۔ ہاہاسچ بھی لکھنا ہے جی:p;d

Silversand.
23-04-2010, 01:51 AM
یہ کیا ہے جرار بھائی>:(
کیا یہ کھلا تضاد نہیں۔۔~۔
آپکا انٹرویو اسی لیئے نہیں کیا کہ جو دل میں آیا کہ دیا۔۔ ہاہاسچ بھی لکھنا ہے جی:p;d

ارے کوئی تضاد نہیں ہے بھئی۔ سب سچ سچ ہی بتایا ہے۔ یہ پنکی جانے کون کون سے بدلے لے رہی ہے۔ وقت کے ساتھ طبیعت میں تبدیلی آتی ہے نا۔ یہ تبدیلی سے پہلے کی کہانی سنا رہی ہے اور میں موجودہ حالات کے مطابق جواب دے رہا ہوں۔
جھوٹ تو میں بولتا ہی نہیں ۔ اور دل میں آیا سب کہنا میری عادت ہی نہیں۔ ورنہ آج کہاں سے کہاں ہوتا۔::)

Neha
23-04-2010, 01:59 AM
ہاں جی تو اب کہیں تو نکلنا ہی ہے نا غصہ جو سامنے آ جاتا ہے اس بیچارے/ بیچاری کی شامت آ جاتی ہے۔ جیسے اکثر تمہاری آتی تھی۔

ھاھاھاھاھا شکر ہے آتی * تھی*
اب میں نے سوچا اپنی ڈریم گرل کو بھی تو دکھاؤ غصہ
میں کوئی فری میں ہوں
ایک پہلے ہی میری ننھی سی جان تھی اوپر سے بھوتوں کا غصہ
ستیاناس ہو گیا تھا میری ہیلتھ کا_____اور *اب* مجھے اپنی جان بہت پیاری ہے جی ::)

ہاہاہاہا ہاں تم ناراض بھی تو تھوڑی تھوڑی سی ہوتی ہو نا ذرا کچھ لمبے عرصے کو ناراض ہو تو بات بھی ہے۔ اب 5 منٹ کے لیے کیا مناوں؟

میں واقعی منا لیتا ہوں۔ صلح کر لیتا ہوں۔تم ذرا گُل دی سے جا کر پوچھو کہ ان کو ہر مرتبہ کون مناتا ہے۔

اففففففففففففف بھائی
میں تو اپنی طرف سے مہینہ مہینہ بھی آپ سے ناراض رہ چکی ہوں:mad:
افففففففففففففف یعنی کے آپ کو پتا بھی نہیں چلا
بھوت نہ ہوں تو

اب بتاؤ کوئی آپ سے ناراض ہو تو وہ کیا ایسا کرے کہ آپ کو پتا چل سکے کہ وہ آپ سے ناراض ہے؟
پھر آئندہ سے ویسا ہی کروں گی

جی عادت چھوٹے کیسے؟ چھوڑنا چاہتا ہوں ۔ اب تو کافی کنٹرول بھی کر لیتا ہوں ۔ خاموشی اختیار کر لیتا ہوں یا منظر سے ہی غائب ہو جاتا ہوں۔

نہیںںںںںںںںںںںںںںن رہنے دو
اس سے بہتر ہے غصہ کر لیا کرو
یہ غائب ہونے والی تو اس سے بھی بری ہے__اور خاموش مجھے اچھے نہیں لگتے
جرار لگتے ہو بالکل____جو مجھے زرا اچھا نہیں لگتا

سب سے زیادہ غصہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پنکی کو ، ماسی چڑیل کو کام والی کو دکھایا ہے۔ گُل دی تو فٹ سے رونےلگتی ہیں مزا ہی نہیں آتا ان کو غصہ دکھانے میں۔

ویسے اپنی ڈریم گرل کو بھی بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت غصہ دکھاتا ہوں۔ وہ تو بیچاری میری اس عادت سے ڈریم میں بھی تنگ ہو گی۔;

ھاھاھاھاھااھا رلایا تو مجھے بھی بڑا ہے آپ نے بھائی کے بچے
بس بتانا اچھا نہیں لگتا تھا کہ روندو روندو کہہ کر پیچھے پڑ جاؤ گے___دوسرا میں چھوٹی ہوں آپ سے تو زیادہ غلطیاں بھی تو میری ہی ہوتی تھیں ناں___اور اپنی غلطیاں مان لیتی ہوں اور نخرے نہیں دکھاتی
اور ویسے ہر ایک کا غصہ میں سنتی بھی نہیں____آپ کو تو خود کہتی تھی ناں کہ جس پہ بھی غسہ ہو مجھ پہ نکال لیا کرو بے شک پر خوش خوش رہا کرو

اور ڈریم گرل پہ تو بڑا ترس آتا ہے مجھے___چچ چچ اسے بھی رہنے کو بھوتوں کے دریمز میں جگہ ملی تھی۔__سیڈ

دماغ اگر تمہارا ہے تو نہ میٹھے میں آئے گا نہ نمکین میں۔ بلکہ بد مزہ ڈش میں شامل کیا جائے گا۔;d

ہاں ناں میرا دماغ آپ کا دماغ کھاکھا کے ہی بنا ہے__میرے پاس پہلے تھا ہی کب____جیسا آپ کا ویسا میرا::

[
ہاں جی بالکل آپ ذرا آخر میں دھاوا بولنا۔ آپ کےسوال آپ کے جیسے بے دماغ کے ہوں گے۔

ھاھاھاھاھاا وری ناٹ____اپ کو جانتی ہوں ناں اسی لیے کہا
وہ اس پورے انٹرویو کے بعد ایز اے سویٹ ڈش رکھیں گے;d

نہ جی آپ کے منہ کو بند کرنے والی ٹیپ تو ابھی دنیا میں بنی ہی نہیں ہے۔ آپ اچھلیں کودیں کیلے کھائیں۔ اور انجوائے کریں ۔

ہاں جی یہاں آپ کی موجیں لگی ہیں پوچھ لو جو پوچھنا ہے اس کے بعد کبھی موقع نہیں ملنا ۔

ہیں کیوں نہیں موقع ملنا؟ وجہ ؟ چلیں دیکھیں گے جی

اس خوشی میں کہ تم میری پیاری بہن ہو۔
ڈر جاو نا ۔ کوئی بھی نہیں ڈتا مجھ سے ۔ میں پھر کسے جا کر ڈراوں ۔ سب ہنستے ہیں بس۔:(

ھاھاھاھاھاھا شو شویٹ
تو چلو پھر میری ڈھیر ساری تعریفیں کرو__جیسے پہلے کرتے تھے(مطلب جو زبردستی کرواتی تھی میں)
اور یہ کہ اس دنیا میں زینا کے بعد میں آپ کی بیسٹٹٹٹٹٹٹٹٹ سس ہوں__ننھی پری__پالی شی____اور بھی دھیر سارییییی
پھر سچی بہتتتتتتتتتت سارا در کے دکھاؤں گی آپ کو
کہو گے تو درخت پہ بھی چڑھ کے دکھا دوں گی
بس آج اتنے دنوں بعد بول ہی دو یہ سچ

Neha
23-04-2010, 02:04 AM
یہ کیا ہے جرار بھائی(
کیا یہ کھلا تضاد نہیں۔۔~۔
آپکا انٹرویو اسی لیئے نہیں کیا کہ جو دل میں آیا کہ دیا۔۔ ہاہاسچ بھی لکھنا ہے جی:p;d

ھاھاھاھاھاھا نہیں سچی کش
کوئی نہیں مناتے کسی کو
سوائے گل آپی کے میں نے آج تک انہیں کسی کو مناتے نہیں دیکھا
باقیوں کے لیے کہتے ہیں میں ٹھیک ہوں اپنی جگہ اس کی غلطی تھی خود ہی ناراض ہوا ہے خود ہی راضی ہو___سانوں کی والا معاملہ کرتے ہیں
گندے چوڑے نہ ہوں تو:(:(

Silversand.
23-04-2010, 02:05 AM
پنکی جی وہ کش جی نے ہمیں باہر نکال دینا ہے یہ تبصرے اور گپیں ہم وہ پرلے گپوں والے کمرے میں جا کر مار لیتے ہیں۔ چلو کسی گپ شپ میں آو۔ وہاں بتاتا ہوں کہ تم کیا ہو۔

Hina Rizwan
23-04-2010, 02:07 AM
ڈر جاو نا ۔ کوئی بھی نہیں ڈتا مجھ سے ۔ میں پھر کسے جا کر ڈراوں ۔ سب ہنستے ہیں بس۔:(

اداس نہ ہوں مجھے ڈرانے کی کوشش کر کے دیکھیں شاید کامیاب ہو جائیں

Silversand.
23-04-2010, 02:12 AM
اداس نہ ہوں مجھے ڈرانے کی کوشش کر کے دیکھیں شاید کامیاب ہو جائیں

اچھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حنا آپا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنے پیچھے دیکھیں ذرا۔۔۔۔ جی جی اسی کھڑکی میں۔ او ہو چلیں کھڑکی آگے ہے تو آپ بھی آگے دیکھ لیں۔

وہاں کالے رنگ کا جو بڑا سا سایہ ہے نا ۔ اس کے لمبے لمبے دانت ہیں۔ ہو ہو ہا ہا ہا ۔ وہ میں ہوں۔

میرے ہاتھ میں کھوپڑی والی گھڑی ہے۔۔۔ ٹائم نہیں بتاتی مگر ، سیل ویک ہیں۔

میرے لمبے لمبے دانت باہر نکلے ہوئے ہیں ۔ بالکل جیسے وہ ہاتھی کےہوتے ہیں نا ویسے۔

اور میرے ہاتھ میں چاقو ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہو ہو ہا ہا ہا ۔۔۔۔۔ ارے ارے پلاسٹک کا ہے۔

خیر اب بتائیں ڈر لگا؟:confused:

Hina Rizwan
23-04-2010, 02:16 AM
ڈر کیا لگے گا مجھے تو ہنسی آ گئی ہے;d;d;d

Wish
23-04-2010, 03:30 PM
آپکی نظر میں سائنس کی بہترین ایجاد

کیسے لوگ پسند/ناپسند ہیں

کیسے لوگوں کو بھول نہیں سکتے

لوگوں کی نیچر کا اندازہ کیسے لگاتے ہیں

سیر و تفریح کرتے ہیں۔ اگر دنیا کے کسی ایک ملک کے وزٹ کا چانس ملیں تو کہاں جانا پسند کریں گے۔

اگر آپ کو ان دو میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو ۔ ایک وہ جو آپ سے محبت کرتا ہو دوسرا وہ جس سے آپ محبت کرتیں ہوں تو کسے چوز کریں گیں

آپ کا پسندیدہ موسم

غصہ کس حد تک آتا ہے

کوئی ایسی مشہور شخصیت جس سے ملنے کے خواہش مند ہوں

اگر آپ کا کسی بہت اچھے دوست سے جھگڑا ہو جائے کسی بھی ایشو پر تو اسے منانے کی کوشش کرتے ہیں یا یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ خود منائے

آپ کے خیال میں ہماری نوجوان نسل انٹر نیٹ کا صحیح استعمال کر رہی ہے

آپ کا کوئی بہت ہی خاص جو آپ سے بے پناہ محبت کرتا ہو وہ آپ سے روٹھ گیا ہو اسے شاعرانہ انداز میں منائیں ، ذاتی شاعری کر کے ( اس سوال کے وقت کی کوئی قید نہیں آپ جب بھی جواب دے سکیں آسانی سے تب دے دینا ضروری نہیں آج ہی لکھ کر دیں )

آپ نے اپنا نک نیم سلور سینڈ رکھا ، کیا سوچ کر کیسے آپ کے مائنڈ میں آیا

اگر آپ کو چاند پر جانے کا موقعہ ملے تو اپنے ساتھ ون اردو میں سے کس یوزر کو ساتھ لے جانا پسند کریں گے۔

مزید کا انتظار رکھئے گا۔ ۔ ۔
;)

Silversand.
23-04-2010, 06:22 PM
آپکی نظر میں سائنس کی بہترین ایجاد

یہ ڈبہ سا کمپیوٹر ۔ فاصلوں کو سمیٹ دیا ۔ ویسے فاصلے پہلے بھی سمٹے ہوئے ہی تھے میرے لیے تو جب ،جہاں جی چاہا بھوت بن کر پہنچ گیا۔ اسی طرح تو ون اردو کی ساری پارٹیاں دیکھی تھیں۔

کیسے لوگ پسند/ناپسند ہیں

مخلص ، محبت کرنے والے ، شو آف سے دور ۔
خود غرض ، مطلبی ، دوغلے لوگ نہیں پسند

کیسے لوگوں کو بھول نہیں سکتے

تمہیں دشمن :p

لوگوں کی نیچر کا اندازہ کیسے لگاتے ہیں

باتوں سےاندازہ ہو جاتا ہے کسی کی پرسنالٹی ،نیچر کا ۔ ویسے بھوت ہوں مجھے سب پتا ہوتا ہے جی۔ جاننے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

سیر و تفریح کرتے ہیں۔ اگر دنیا کے کسی ایک ملک کے وزٹ کا چانس ملیں تو کہاں جانا پسند کریں گے۔

ویسے کافی گھوم چکا ہوں۔ کہہ لیں گھوما ہوا ہوں۔ ساری دنیا میں گھومتا ہوں ایک کہانی میں سعودیہ ، اگلی میں امریکہ ، اس سے اگلی میں پاکستان ، اس سے اگلی میں انگلینڈ ۔۔۔۔ پھر بھی لیبیا آوں گا انسانی موقع ملا تو اور آ کر تمہاری خبر لوں گا۔

اگر آپ کوان دو میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو ۔ ایک وہ جو آپسے محبت کرتا ہو دوسرا وہ جس سے آپ محبت کرتیں ہوں تو کسے چوز کریں گے۔

جس سے مجھے محبت ہو۔۔۔۔ اب بھوت سے تو کوئی دل گردے والا ہی محبت کرے گا نا ۔ اس لیے یہی سوچا کہ خود چاہوں اور چاہے جاوں۔ سنا ہے نا آپ نے کسی پر جن کا سایہ ہو گا ۔۔۔ یعنی ہر بار جن بھوت ہی سوار ہوتا ہے زبردستی ۔ اسی طرح میں بھی جسے چاہوں گا اسی کے دوالے ہوں گا۔

آپ کا پسندیدہ موسم

ویسے خزاں پسند ہے ۔ الگ تھلگ سا ۔ ایک زندگی کے ختم ہونے اور ایک نئے موسم کے آنے کی نوید دیتا۔

مگر آج کل بہار پسند ہے۔;)

غصہ کس حد تک آتا ہے

آخری حد تک جی ۔ آپ کو کچھ کچھ اندازہ تو ہو گا ۔ بلکہ اب تو سب کو ہی۔

کوئی ایسی مشہور شخصیت جس سے ملنے کے خواہش مند ہوں

وہ ساری پسندیدہ اور مشہور شخصیات تو جہان ِ فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔ اب تو لوگوں کو ہم سے ملنے کی خواہش ہے۔ اور ہم نخرے کرتے ہیں۔:cool:

اگر آپ کا کسی بہت اچھے دوست سے جھگڑا ہو جائے کسی بھی ایشو پر تو اسے منانے کی کوشش کرتے ہیں یا یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ خود منائے

بالکل مناتا ہوں ۔ ویسے دوست دوست پر بھی ڈپینڈ کرتا ہے۔ بہت اچھا دوست ہے ایک وہ روٹھے تو ہر ممکن کوشش کر کے اسے منا لیتا ہوں۔ باقیوں کو نخرے بھی دکھاتا ہوں۔

آپ کے خیال میں ہماری نوجوان نسل انٹر نیٹ کا صحیح استعمال کر رہی ہے

یہ تو ہر کسی کی اپنی ذہینت پر منحصر ہے کون کس بات کو کیسے لیتا ہے۔ ایک طرف فائدے سنیں ہیں تو نقصانات بھی بہت سنےہیں۔ حال میں ایک 13 سالہ لڑکی نے اپنی ماں کو اس لیے قتل کر دیا کہ وہ اسے کمپیوٹر کے بے جا استعمال سے منع کرتی تھی۔

آپ کا کوئی بہت ہی خاص جو آپ سے بے پناہ محبت کرتا ہو وہ آپ سے روٹھ گیا ہو اسے شاعرانہ انداز میں منائیں ، ذاتی شاعری کر کے ( اس سوال کے وقت کی کوئی قید نہیں آپ جب بھی جواب دے سکیں آسانی سے تب دے دینا ضروری نہیں آج ہی لکھ کر دیں )

ویل ۔۔۔ اگر ہوا تو شاعری لکھ بھی دوں گا پیارے دوست کے لیے۔ابھی تو نہیں روٹھا اس لیے ابھی نہیں لکھ رہا شاعری ۔

آپ نے اپنا نک نیم سلور سینڈ رکھا ، کیا سوچ کر کیسے آپ کے مائنڈ میں آیا

سمندر ہمیشہ سے پسند رہا ہے ۔ اور اس کی چمکتی ریت بھی۔ ویسے ریت مجھے ویسے بھی بہت پسند ہے زندگی کی طرح ہاتھ سے پھسلتی ۔ بس اسی لیے جب نِک رکھنے کا خیال آیا تو ذہن میں آنے والا پہلا نام یہی تھا۔ رکھ لیا۔

اگر آپ کو چاند پر جانے کا موقعہ ملے تو اپنے ساتھ ون اردو میں سے کس یوزر کو ساتھ لے جانا پسند کریں گے۔

ہممممممممممممم۔ میں تو بہت سب کو لے جاوں گا۔ ساحرہ آپا کو کھانا پکانے کے لیے۔ چاند پر پانی کی کمی ہو گی تو گُل دی کو تاکہ وہ روئیں اور اس پانی کو استعمال میں لایا جا سکے۔ساحل کو اس لیے کہ وہاں کوئی دروازہ ہو تو تالا مارا جا سکے۔ مش کو اس لیے کہ وہاں کچھ غلط ہو تو وہ فورا سمجھا سکے۔ منہا کو گہرائیاں اور اونچائیاں نوٹ کرنے کے لیے۔ مونا باجی کو وہاں اس سین پر ایک ناول لکھنےکے لیے ۔

مزید کا انتظار رکھئے گا۔ ۔ ۔
;)

او کے انتظار رکھوں گا ۔کہاں رکھنا ہے ویسے؟

ویسے ابھی تک انتظار کرنے کا ہی سُنا تھا ۔ آج رکھنے کا بھی سُن لیا۔;d

Neha
23-04-2010, 06:28 PM
ھاھاھاھا بہت اچھے جا رہے ہیں *گھومے ہوئے بھوت* بھائی___انٹرسٹنگ;d;d

Parishay
23-04-2010, 06:44 PM
ھاھاھاھاھاھاھ بہت زبردست۔ جرار بھاءی آپ نے فریش کر دیا۔ بہت مزا آ رہا ہے بڑھ کے۔

ویسے بھوت بھاءی کبھی پریوں کی طرف بھی تشریف لاءیں نا

Saahil
23-04-2010, 06:55 PM
اارے واہ ۔۔۔۔
پالے شے بھائی کا
پالا شا انٹرویو ۔۔۔۔
اب ساحل آگیا نا تو مزید پالا شا
اور کیوٹ کیوٹ شا ھوجائے گا
;)آپ کا انٹریو ۔۔۔۔۔

ویل ۔۔۔ اگر ہوا تو شاعری لکھ بھی دوں گا پیارے دوست کے لیے۔ابھی تو نہیں روٹھا اس لیے ابھی نہیں لکھ رہا شاعری ۔

آہمممم آہممممم۔۔۔۔۔

Silversand.
23-04-2010, 07:01 PM
ھاھاھاھاھاھاھ بہت زبردست۔ جرار بھاءی آپ نے فریش کر دیا۔ بہت مزا آ رہا ہے بڑھ کے۔

ویسے بھوت بھاءی کبھی پریوں کی طرف بھی تشریف لاءیں نا

آ ہا میں نے تو بس جواب دئیے ہیں سوالوں کے آپ کو کہیں جوس کا گلاس تو نہیں مل گیا جو فریش فریش ہو گئی ہیں؟

پریوں سے میری بنتی نہیں۔ وہ اس لیے کیونکہ وہ میرے حُسن سے جلتی ہیں۔ :cool:

Silversand.
23-04-2010, 07:05 PM
اارے واہ ۔۔۔۔
پالے شے بھائی کا
پالا شا انٹرویو ۔۔۔۔
اب ساحل آگیا نا تو مزید پالا شا
اور کیوٹ کیوٹ شا ھوجائے گا
;)آپ کا انٹریو ۔۔۔۔۔

آہمممم آہممممم۔۔۔۔۔

آہو جی ۔ اب تو شاندار ہو جائے گا ۔ چاند ستارے لگ جائیں گے روشن درخشاں نیر تاباں پاکستان کے جیسا۔ :cool:

Meem
23-04-2010, 07:35 PM
اب میں بھی وہی سوالات کاپی پیسٹ کررہی ہوں جس سے میں گزری ہوں۔۔

قسط نمبر ایک8)
ہمممممم ۔ تو یہ بتائیے کہ ۔

خوشبو اور رنگ میں سے دلکش کیا ہے آپ کے نزدیک ؟

شور یا خاموشی ؟

بریسلیٹ یا چین؟

مسکراہٹ یا قہقہہ؟

سُننا یا کہنا ؟

بہار میں پھولوں کا کھلنا اور مرجھا جانا ؟ یا خزاں میں ہر جگہ پتوں کی سجی محفل؟

درخت سے جُدا ہوئے پتوں میں زندگی ہوتی ہے؟ کیا ان کی حیات بعد الموت کو مانتی ہیں؟ کہ بس زندگی ختم تو ختم۔

قوس قزح میں کون سا رنگ سب سے اچھا لگتا ہے؟

ون اردو کے اس میسج باکس میں جو اسمائلیز ہیں ان میں سب سے زیادہ کون سی پسند ہے؟

اور سب سے زیادہ کون سی اسمائلی نا پسند ہے؟

کھانا دسترخوان پر بیٹھ کر کھاتے ہیں؟ کہ ڈائننگ ٹیبل پر ؟

کون سا ویب براوزر استعمال کرتے ہیں؟

آپ کےسگنیچر میں الٹ پھلٹ ہوتا وہ بے بی کہاں گیا ہے؟ اور اسے کیوں لگایا تھا؟

Silversand.
23-04-2010, 07:55 PM
اب میں بھی وہی سوالات کاپی پیسٹ کررہی ہوں جس سے میں گزری ہوں۔۔

قسط نمبر ایک8)

توبہ ہے ، سُستی کی انتہا ہے یعنی کے۔چلیں آسانی ہے ایک ایک لائن کے جواب دینے پڑیں گے۔ ;)

ہمممممم ۔ تو یہ بتائیے کہ ۔

خوشبو اور رنگ میں سے دلکش کیا ہے آپ کے نزدیک ؟

رنگ ۔ دکھ جاتے ہیں نا ۔ محسوس کرنےوالی حس زکام کی وجہ سے متاثر بھی ہو جاتی ہے۔

شور یا خاموشی ؟

خاموشی ۔۔۔ ذات کے اندر کی بھی اور باہر کی بھی۔

بریسلیٹ یا چین؟

نہ جی کچھ بھی نہیں۔ پولیس والا ہوتا تو ہتھکڑیاں پسند آ جاتیں شاید۔

مسکراہٹ یا قہقہہ؟

ویسے میں صرف مسکراتا ہوں اس لیے مسکراہٹ ہی پسند ہے۔

مگر بھوت قہقہہے لگاتا ہی سجتا ہے نا ۔ ہو ہو ہا ہا ہا ۔۔

سُننا یا کہنا ؟

سُننا۔۔۔ and i am a good listener

بہار میں پھولوں کا کھلنا اور مرجھا جانا ؟ یا خزاں میں ہر جگہ پتوں کی سجی محفل؟

خزاں میں ارد گرد پتوں کا ہجوم اور ہوا چلنے پر ان کا شور پسند ہے۔

درخت سے جُدا ہوئے پتوں میں زندگی ہوتی ہے؟ کیا ان کی حیات بعد الموت کو مانتی ہیں؟ کہ بس زندگی ختم تو ختم۔

بالکل مانتا ہوں ۔ اصل زندگی کو جھٹلایا تو کیا پاتا۔ درخت سے پتے جدا ہوں یا زندگی سے رشتے ۔ سبھی کو ایک ایسی زندگی جینی ہوتی ہے جو ہمیشہ رہنے والی ہے۔

قوس قزح میں کون سا رنگ سب سے اچھا لگتا ہے؟

اب رنگ پسند ہیں۔ مگر اس میں پنک اور نیلا ذیادہ پیارے لگتے ہیں

ون اردو کے اس میسج باکس میں جو اسمائلیز ہیں ان میں سب سے زیادہ کون سی پسند ہے؟

لال چہرے والی ۔ غصے والی :mad:۔ اور اس کے بعد وہ ہاتھ مار مار کے ہنسنے والی۔ ;d

اور سب سے زیادہ کون سی اسمائلی نا پسند ہے؟

منہ چُک کے دیکھنے والی۔::)

کھانا دسترخوان پر بیٹھ کر کھاتے ہیں؟ کہ ڈائننگ ٹیبل پر ؟

کسی دوسرے کے گھر ہوں تو جہاں وہ لگا دے۔ اور اپنے گھر بیڈ پر بیٹھ کر ۔ سب کے ساتھ کھاوں تو ٹیبل پر۔

کون سا ویب براوزر استعمال کرتے ہیں؟

internet explorer

آپ کےسگنیچر میں الٹ پھلٹ ہوتا وہ بے بی کہاں گیا ہے؟ اور اسے کیوں لگایا تھا؟

وہ بے بی اپنی ماما کے پاس چلا گیا۔ اس نے اتنے دنوں سے کچھ کھایا نہیں تھا نا۔ اس کی ماما نے سوچا کہیں بھوت کھا ہی نہ جائے تو اٹھا کر لے گئیں۔

لگایا اس لیے تھا کہ مجھے بچے بہتتتتتتتتتتت پسند ہیں اور وہ الٹ پھلٹ ہوتا تھا تو بہت کیوٹ لگتا تھا۔

Neha
23-04-2010, 08:04 PM
خوشبو اور رنگ میں سے دلکش کیا ہے آپ کے نزدیک ؟

رنگ ۔ دکھ جاتے ہیں نا ۔ محسوس کرنےوالی حس زکام کی وجہ سے متاثر بھی ہو جاتی ہے۔

ھاھاھاھاھا پتا نہیں کیوں آپ کے جواب فنی ہیں یا مجھے ہی لگتے ہیں;d;d;d

Neha
23-04-2010, 08:10 PM
یہ کچھ اچھے بچوں والے سوال
اور *وہ*والے اینڈ پہ ٹھیک؟

موڈ بے حد خوشگوار کب ہوتا ہے؟ اور ایسے میں کیا کرنا پسند کرتے ہیں؟

اگر کسی کو تحفہ دیں تو عموماً کیا دیتے ہیں، دونوں اصناف کو۔

تحفے میں کیا ملے تو زیادہ خوش ہوتے ہیں؟

اپنے چہرے میں کیا چیز سب سے اچھی لگتی ہے؟ بری تو آپ نے بتانا نہیں سو وہ نہیں پوچھی

آیئنے میں دیکھ کر کیا خیال آتا ہے

اگر آپ کا کوئی بہت پیارا آپ کو ناراض کر دے تو کیا خود مان جائیں گے یا اس کے منانے کا انتظار کریں گے۔؟

اگر آپ کو پتہ ہو کہ آپ غلط ہیں تو کیااپنی بات پر اڑے رہتے ہیں یا معافی مانگ لیتے ہیں یہ دیکھے بغیر کہ کوئی چھوٹا ہے یا بڑا؟

کسی کی بات بری لگی لیکن اس کا دل توڑنا نہیں چاہتے تو کیا کہیں گے؟

محبت اور خلوص میں فرق بتائیں۔ ۔ ۔کسی رشتے کو نبھانے کے لیے ان دونوں میں سے کیا ضروری ہے؟

ان کو کس ترتیب میں رکھیں گے۔۔دولت، شہرت، عزت، محبت، رشتے؟

خود کو تین لفظوں میں ڈیفائن کریں

تین اچھی اور تین بری عادات بتائیں

ایک نصیحت جو آپ کو اکثر کی جاتی ہے۔؟

زندگی میں کسی سے کبھی نفرت کی؟

خود کو ایک شعر سے ڈیفائن کریں۔

اگر کسی ایک شخص کو قتل کرنے کا موقع ملے تو

Sabiha
23-04-2010, 08:13 PM
بھوت بھیا ،بھوت بھیا میں نے نا آپ سے سوال پوچھنے ہیں۔
آپ کیا واقعی بھوت ہیں۔
اگر آپ کے سامنے واقعی کوئی بھوت آجائے تو۔۔۔
آپ کے بھوت بنگلے میں چمگاڈریں بھی ہوں گی نا کالی کالی بڑی بڑی لال لال آنکھوں والی۔
آپ کے آس پاس ہمیشہ چمگاڈریں کیوں رہتی ہیں۔
بھوت کیا چیز کھاتے ہیں۔
آپ شروع سے بھوت تھے یا بعد میں بنے ہیں۔
کیا آپ کے سر پر بھی سینگ ہیں۔ میں نے پڑھا ہے کہ بھوتوں کے سر بڑے بڑے سینگ ہوتے ہیں بیلوں کی طرح
آپ سینگوں سے کیا کام لیتے ہیں۔
آپ کی بیوی کے تو مزے کہ وہ کپڑے دھو کر انہیں آپ کے سینگوں پر لٹکا دیتی ہوگی سوکھنے کےلیے۔
کیا بھوت واقعی خوفناک ہوتے ہیں۔
بھوت بھیا آپ لوگوں کو بچوں سے کوئی دشمنی ہے جو انہیں ڈرانے آجاتے ہیں۔

Neha
23-04-2010, 08:18 PM
بھوت بھیا ،بھوت بھیا میں نے نا آپ سے سوال پوچھنے ہیں۔

ھاھاھاھاھاھاھاھا ویری نائیس صبیحہ
بہت مزے کے سوال ہیں____خاص طور پہ وہ سینگوں پہ کپڑے لٹکانے والا__ھاھاھاھا کیوٹ;d;d

اب جواب دو ناں زرا بھوت بھائی::)

Silversand.
23-04-2010, 09:47 PM
یہ کچھ اچھے بچوں والے سوال
اور *وہ*والے اینڈ پہ ٹھیک؟

موڈ بے حد خوشگوار کب ہوتا ہے؟ اور ایسے میں کیا کرنا پسند کرتے ہیں؟

جب من پسند بات پوری ہو جائے ۔ اور زینا مینا کے ساتھ بہت خوش ہوتا ہوں۔ ایسے میں بس چھیڑ چھاڑ ، اسے ستانا ، باہر گھومنا ، اور سب کو تنگ کرنا اچھا لگتا ہے ۔ یا اونچی آواز میں گانے لگا کر بابا کو ستانا۔

اگر کسی کو تحفہ دیں تو عموماً کیا دیتے ہیں، دونوں اصناف کو۔

میں تحفہ بہتتتتتتتت کم دیتا ہوں۔ ایسی دوستیاں نہیں رکھیں، زینا مینا کو دیتا ہوں بلکہ وہ زبردستی لے لیتی ہے ۔ وہ جو بھی چاہے زیادہ تر اسے یہ جیولری پسند ہے۔ ڈریم گرل کو بریسلٹ اور چین وغیرہ

تحفے میں کیا ملے تو زیادہ خوش ہوتے ہیں؟

اے لو جی ۔ میں نے کہا نا دیتا لیتا نہیں ہوں۔ پھر بھی اگر کوئی دینا ہی چاہے تو شاندار سی شرٹ یا پرفیوم لینا اچھا لگتا ہے۔

اپنے چہرے میں کیا چیز سب سے اچھی لگتی ہے؟ بری تو آپ نے بتانا نہیں سو وہ نہیں پوچھی

بُرا کچھ لگتا بھی نہیں ۔ مسکراتا کم کم ہوں پر ٹھیک ہی مسکرا لیتا ہوں۔ آنکھیں اچھی لگتی ہیں۔

آیئنے میں دیکھ کر کیا خیال آتا ہے

بس کسی طرح بال سیٹ ہو جائیں کہیں سے اسٹائل خراب نہ ہو۔ کالر ٹھیک ہے ۔ ڈریسنگ ٹھیک لگ رہی ہے ۔ اور پھر یہ کہ ہائے اللہ اتنا سوہنا کیوں بنایا کہ پنکی مجھ سے جلتی ہے۔ ;d

اگر آپ کا کوئی بہت پیارا آپ کو ناراض کر دے تو کیا خود مان جائیں گے یا اس کے منانے کا انتظار کریں گے۔؟

منا لے اگر وہ تو مان جاوں گا۔ اگر نہیں منائے گا تو کچھ وقت بعد خود ہی انسان بن جاوں گا۔

اگر آپ کو پتہ ہو کہ آپ غلط ہیں تو کیااپنی بات پر اڑے رہتے ہیں یا معافی مانگ لیتے ہیں یہ دیکھے بغیر کہ کوئی چھوٹا ہے یا بڑا؟

میں اکثر معافی مانگ لیتا ہوں۔ ہاں دیکھے بغیر کے وہ چھوٹا ہے یا بڑا ۔ بڑوں سے تو خیر ویسے بھی مانگ لیتا ہوں ۔چھوٹوں کو اکثر نخرے دکھاتا ہوں۔ کبھی بس ضد چڑھ جائے تو اڑ بھی جاتا ہوں ۔

کسی کی بات بری لگی لیکن اس کا دل توڑنا نہیں چاہتے تو کیا کہیں گے؟

میں پلٹ کر کبھی کسی کو کچھ نہیں کہتا ۔ بہت مشکل ہوتا ہے میرے لیے کسی کو ریئیالائز کرنا کہ اس نے مجھے ہرٹ کیا ہے۔ کافی زیادہ بار میں سہہ لیتا ہوں خاموش ہی رہتا ہوں۔ بہت کوشش کرتا ہوں دل نہ ٹوٹے کسی کا۔

محبت اور خلوص میں فرق بتائیں۔ ۔ ۔کسی رشتے کو نبھانے کے لیے ان دونوں میں سے کیا ضروری ہے؟

رشتوں کے لیے خلوص ہی زیادہ ضروری ہے ۔ ہر رشتے سے انسان محبت نہیں بھی کر پاتا مگر خلوص سے ہر رشتہ نبھا لے تو بہت بات ہوتی ہے۔
محبت جذباتی کر دیتی ہے انسان کو ۔ کچھ پانے اور کھوںے کے احساس سے عاری کر دیتی ہے پھر بس انسان محبت کرتا ہے پانے اور کھونے کے فرق کو بھول کر۔
خلوص سب رشتوں کے لیے مساوی حیثیت رکھتا ہے ،محبت میں جانبداری سے کام لیا جاتا ہے۔ جبکہ خلوص مین انسان غیر جانبدار ہوتا ہے۔

ان کو کس ترتیب میں رکھیں گے۔۔دولت، شہرت، عزت، محبت، رشتے؟

عزت ، رشتے ، محبت ، شہرت ، دولت۔

خود کو تین لفظوں میں ڈیفائن کریں

اچھا انسان ہوں۔

تین اچھی اور تین بری عادات بتائیں

اچھا ۔۔ احساس / خیال کرنا ، سچ بولنا اور اس پر ڈٹ جانا ، روتے ہووں کو ہنسنا دیتا۔

بُری ۔۔ غصہ کرنا ، موڈ نہ ہونے پر سامنے والے کے سوال کا جواب نہ دینا ، اور خود کو اذیت دیتا۔

ایک نصیحت جو آپ کو اکثر کی جاتی ہے۔؟

جرار باز آ جاو ۔۔۔ انسان بن جاو۔

زندگی میں کسی سے کبھی نفرت کی؟

چاہنے کے باوجود نہیں کر پایا۔ بس نا پسند کرتا ہوں زیادہ سے زیادہ۔

خود کو ایک شعر سے ڈیفائن کریں۔

وہ بات ہی کیا میری کہ سب پہ آشکار ہوں میں
میں تو خود سے بھی خود کو چھُپا رکھتا ہوں اکثر

اگر کسی ایک شخص کو قتل کرنے کا موقع ملے تو

آہ ۔۔۔ پہلے تو دعا کروں گا کہ کوئی 2۔4 قتل کرنے کی اجازت مل جائے کسی طرح وہ بھی اسلامی طریقہ کار سے۔ پھر ڈھونڈ ڈھوںڈ کر نا پسندیدہ پولیٹیشن مار دوں گا۔ ویسے پنکی ایک قتل تمہارا بھی کروں گا ان دو چار میں سے۔ کیونکہ تم پر بھی کبھی کبھی بہتتتتت شدید قسم کا غصہ آتا ہے۔:mad:

Silversand.
23-04-2010, 10:19 PM
بھوت بھیا ،بھوت بھیا میں نے نا آپ سے سوال پوچھنے ہیں۔

ہاں تو بہنا پوچھو ، اچھا رُکو پہلے دو گھونٹ پانی پی لو ، پھر پوچھو۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں اب ۔۔۔ پوچھو۔

آپ کیا واقعی بھوت ہیں۔

ڈرا کے دکھاوں؟ پھر مانیں گی؟ کہ کھا کے دکھاوں پھر مانیں گی؟

اگر آپ کے سامنے واقعی کوئی بھوت آجائے تو۔۔۔

تو کہوں گا خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے بھوت دو۔ اور کیا۔

آپ کے بھوت بنگلے میں چمگاڈریں بھی ہوں گی نا کالی کالی بڑی بڑی لال لال آنکھوں والی۔

ہاں جی ہیں ۔۔۔۔ آپ کو چاہیں کیا؟

آپ کو چمکادڑوں کا بہت علم ہے ۔۔۔۔ کیسے کیسے ؟ ;)

میرے بھوت بنگلے میں تو کالی کالی ،موٹی موٹی جنگلی بلیاں بھی ہیں ، سانپ ، بچھو بھی ، اور ہاں وہ بھی ہے ۔۔۔ او ہو وہی نا ۔۔۔۔ اف میرا مطلب ہے کہ الو ۔۔۔۔ یہ سب کچھ ہیں۔ آپ کو کون سا ٹوائے چاہیے بے بی سسٹر؟

آپ کے آس پاس ہمیشہ چمگاڈریں کیوں رہتی ہیں۔

میں خود ان کو پاس رکھتا ہوں ، کیا پتا کب آپ جیسی چھوٹی بہنیں فرمائش کر دیں کہ ان کو چاہیے ۔ تو ہونی چاہیں نا پاس۔

بھوت کیا چیز کھاتے ہیں۔

انسانی دماغ ، کھوپڑی کا روسٹ ، انسانی آنکھوں کا سوپ ، انسانوں کے بچے ، انسانی لیگ پیس گرل کیا ہوا ، اور ہاں جو جو بڑا انسان پسند نہ آئے اسے بھی کھا جاتے ہیں جو بات نہ مانے۔

آپ شروع سے بھوت تھے یا بعد میں بنے ہیں۔

بھوت بننے کی کوالٹیز مجھ میں ماشاءاللہ پیدائش سے ہی تھیں البتہ ادراک بڑے ہو کر ہوا کہ میں بھوت ہوں۔ ویسے مجھے جن بابا بننے کا شوق تھا، بن بھوت گیا۔

کیا آپ کے سر پر بھی سینگ ہیں۔ میں نے پڑھا ہے کہ بھوتوں کے سر بڑے بڑے سینگ ہوتے ہیں بیلوں کی طرح

میں نے ابھی ابھی سر پر ہاتھ پھیرا ہے سطح بالکل ہموار ہے ایسے کوئی نشانات و علامات نہیں پائے جاتے۔ اس لے لیے آپ خاص الخاص بیلوں سے رابطہ کریں۔

آپ سینگوں سے کیا کام لیتے ہیں۔

اب جب ہیں ہی نہیں تو کام کیا لوں؟ ویسے ہوتے تو انسانوں کو مارنے کے مصرف میں لاتا۔ خیر اب کیا ہو سکتا ہے۔

آپ کی بیوی کے تو مزے کہ وہ کپڑے دھو کر انہیں آپ کے سینگوں پر لٹکا دیتی ہوگی سوکھنے کےلیے۔

میری ڈریم گرل یہ کام وام نہیں کرتی اس کے لیے ہم نے ماسی رکھی ہے کام والی ۔۔۔۔ کیوں پنکو ٹنکو ۔۔۔۔ اور وہ مشین میں ہی سکھا لیتی ہے پیرس میں وہ مشین بھی ملتی ہے نا جو کپڑے سکھا کر دیتی ہے۔ اس لیے بچی کو سینگوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔

کیا بھوت واقعی خوفناک ہوتے ہیں۔

نہیں تو ، اتنے تو بیوٹی فُل ہوتے ہیں ۔ پالے شے ، کیوٹ کیوٹ ، ہینڈسم ، ڈیشنگ ، اور وہ کیا کہتے ہیں ہاں گُدلُکنگ ۔۔۔ بس لوگ جیلس ہوتے ہیں ہم سے اس لیے ہمیں خوفناک مشہور کیا ہوا ہے۔

بھوت بھیا آپ لوگوں کو بچوں سے کوئی دشمنی ہے جو انہیں ڈرانے آجاتے ہیں۔

وہ مجھے بہتتتتتتتتتتتتتتتت پیارے لگتے ہیں ،مجھے چھوٹے بچوں سے بہت پیار ہے نا اس لیے میں ان کو پیار پیار سے ڈراتا ہوں۔ اب ہر کسی کا اپنا اسٹائل ہے پیار کرنے کا میرا ذرا ایسا ہے۔ جب وہ روتے ہیں نا ڈر کے تو اور بھی کیوٹ لگتے ہیں۔

ویسے صرف بچے ہی نہیں میں بڑے انسانوں کو بھی ڈراتا ہوں۔ بڑا مزا آتا ہے۔ کسی کے پاس جاو اور زور سے کرو ۔۔۔۔۔۔۔بھاووووووووووو ۔۔۔ ہو ہو ہا ہا ہا ۔میں تمہیں کھا جاوں گا۔

اٹس مائے اسٹائل:cool:

Maria Masood
24-04-2010, 02:49 AM
بہت مزے کا انٹرویو چل رہا ہے۔۔۔۔۔کافی تھکی ہوئی تھی ساری تھکان نکل گئ۔۔۔
میں کیا پوچھو سمجھ نہیں آرہا۔۔۔۔۔سارے سوال تو پوچھ ڈالے سب نے۔۔۔۔۔
یہی بتا دیں کہ چھوٹی بہن کو ون اردو کب جؤائن کروا رہیں ہیں۔۔۔۔؟۔

سوبی
24-04-2010, 03:01 AM
آپ نے اپنا نک نیم سلور سینڈ رکھا ، کیا سوچ کر کیسے آپ کے مائنڈ میں آیا

سمندر ہمیشہ سے پسند رہا ہے ۔ اور اس کی چمکتی ریت بھی۔ ویسے ریت مجھے ویسے بھی بہت پسند ہے زندگی کی طرح ہاتھ سے پھسلتی ۔ بس اسی لیے جب نِک رکھنے کا خیال آیا تو ذہن میں آنے والا پہلا نام یہی تھا۔ رکھ لیا۔

;)
;d
جرار بھائی اس لیے ہی آپ نے اپنا سب سے اچھا دوست بھی "ساحل بھائی"کوبنایا ہے نا۔?;d

اور باقی سارا انٹرویو اچھا ہے یعنی مزے کا جا رہا ہے بس زرا آہستہ آہستہ رہیں سب لوگ تاکے آرام سے پڑھ بھی سکے ۔۔:(

علیش
24-04-2010, 03:59 AM
السلام علیکم جرار بھائی۔ میں نے کل آپ کو تنگ کیا اس کے لیے سوری۔ میں ایسی نہیں ہوں لیکن بھوتوں سے بات کرنے اور تنگ کرنے کا مجھے بہت شوق تھا۔ سو پورا کیا میں نے۔:p
اوکے میری طرف سے بھی کیوٹ کیوٹ سے سوال ہو جائیں پھر۔ جواب دینے نہیں لکھنے ہیں اوکے

آپ کو اپنی ماں جی کی ڈائری کس عمر میں ملی تھی؟
آپکے احساسات کیا تھے اُسے پا کر؟
کیا کبھی آپ کو احساس ہوا تھا کہ آپ کی ماں جی آپکے شیطانیوں کو محفوظ کرتی ہیں؟
کیا آپ نے ساری ڈائری پڑھی ہے۔ اور اُس ڈائری میں آپکی ذات کے بارے میں کس ایج تک لکھا ہوا ہے؟
جیسا کے آپ کہتے ہیں آپ کو بچے بہت پسند ہیں تو کیا آپ اپنے بچوں کی باتیں بھی ڈائری میں محفوظ کریں گے؟
اگر آپ کو یہ سوال پرسنل لگیں تو ایم سوری جرار بھائی۔~
باقی کے سوال اگلی قسط میں۔:)

کوثر بیگ
24-04-2010, 01:48 PM
بھائی جرار میرے چند سوال, نہ دیے تو بھی کوئی بات نہیں

آپ کو پاکستان کی کون سی مشہور چیز پسند?

آپ نے پہلے یادیں میں امی کا ذکر کیا تو اب یہ بتایے کہ وہ یاد آیے تو آپ چپ رہ کر خیالوں میں یاد کرتے ہیں یا ان کا تذکرہ اپنے کسی عزیز سےکرتے ہیں یا کوئی اور طرح?

آگے مستقبل میں کیا اردہ ہےجاب اور تعلیم کولےکر ?

آپ انڈین مووی دیکھتے ہیں تو ان کے نام بتایے?

اگر وقعی میں بھوت کی طرح نادیکھنے اور ایک جگہ سے دوسرے جگہ پہچنے کی شکتی ملتی ہے اورآپ میرے گھر آیے اور دیکھے کہ مجھ پر زیادتی ہورہی ہے (خدا نہ کرے )تو آپ کیا کریگے چپ چاپ چلے جایگے یا سب تماشہ بغور دیکھگے یا بچانا چاھے گے۔ ?

Neha
24-04-2010, 06:29 PM
خود کو تین لفظوں میں ڈیفائن کریں

اچھا انسان ہوں۔

اگر کسی ایک شخص کو قتل کرنے کا موقع ملے تو

آہ ۔۔۔ پہلے تو دعا کروں گا کہ کوئی 2۔4 قتل کرنے کی اجازت مل جائے کسی طرح وہ بھی اسلامی طریقہ کار سے۔ پھر ڈھونڈ ڈھوںڈ کر نا پسندیدہ پولیٹیشن مار دوں گا۔ ویسے پنکی ایک قتل تمہارا بھی کروں گا ان دو چار میں سے۔ کیونکہ تم پر بھی کبھی کبھی بہتتتتت شدید قسم کا غصہ آتا ہے۔:mad:

ھاھاھاھاھاھا مجھے پہلے ہی پتا تھا کہ اس سوال کا جواب یہی ہونا ہے
چاہے میں پوچھتی چاہے کوئی اور
اور اب میں نے کیا کیا بھلا؟
اتنی تو اچھی بچی بنی ہوئی آج کل
ابھی بھی غصہ___________ ہاؤ سیڈ ناں
یہ بھوت کتنے گندے ہوتے ہیں ____ معصوم پریوں پہ ہر وقت غصہ

کوئی ایسا دن یا کام بتاؤ جو آپ نے کہا ہو پنکی یہ کام تم نے بڑا اچھا کیا ہے___شاباش سس:) ___؟

اور کیا خوب ڈیفائن کیا ہے خود کو تین لفظوں میں_____ کہ بس اب کیا کہوں
خیر پھر قابو کر لیں گے جی:p

Parishay
24-04-2010, 06:34 PM
ارے واہ۔ پریاں تو خود اتنی پیاری ہوتی ہیں ان کے پاس تو ٹایم ہی نیںہوتا جلنے کا۔ آپ نے کیسے کہ دیا

Neha
24-04-2010, 06:35 PM
کیا آپ کے سر پر بھی سینگ ہیں۔ میں نے پڑھا ہے کہ بھوتوں کے سر بڑے بڑے سینگ ہوتے ہیں بیلوں کی طرح

میں نے ابھی ابھی سر پر ہاتھ پھیرا ہے سطح بالکل ہموار ہے ایسے کوئی نشانات و علامات نہیں پائے جاتے۔ اس لے لیے آپ خاص الخاص بیلوں سے رابطہ کریں۔

اس کا مطلب ہے آپ نقلی بھوت ہو~~:mad:

Silversand.
24-04-2010, 07:58 PM
السلام علیکم جرار بھائی۔ میں نے کل آپ کو تنگ کیا اس کے لیے سوری۔ میں ایسی نہیں ہوں لیکن بھوتوں سے بات کرنے اور تنگ کرنے کا مجھے بہت شوق تھا۔ سو پورا کیا میں نے۔:p
اوکے میری طرف سے بھی کیوٹ کیوٹ سے سوال ہو جائیں پھر۔ جواب دینے نہیں لکھنے ہیں اوکے

وعلیکم السلام ۔ اچھا آپ نے واقعی تنگ کیا تھا؟ مجھے تو پتا بھی نہیں چلا ، اور جب پتا ہی نہیں چلا تو سوری کس بات کا جی ۔ ٹیک اٹ ایزی۔

اچھا جی جواب دوں گا نہیں ، بس لکھوں گا۔ ویسے بھی ماں جی کہتی تھیں کسی کو جواب دینا بُری بات ہے۔

آپ کو اپنی ماں جی کی ڈائری کس عمر میں ملی تھی؟

24 سال کی عمر میں۔ اور ماں جی نے خود دی تھی کہا تھا بعد میں پڑھنا۔

آپکے احساسات کیا تھے اُسے پا کر؟

میں اس وقت بالکل بلینک تھا کیونکہ وہ ڈائری مجھے ماں جی نے اپنی زندگی کے آخری دن اور آخری گھنٹوں میں دی تھی ، میری توجہ اس کی طرف نہیں تھی نہ تجسس تھا کہ اس میں کیا ہے میرا سارا دھیان تو ماں جی کی طبیعت کی طرف تھا۔ اس لیے احساسات تو شاید اس سے وابستہ نہیں تھے۔

کیا کبھی آپ کو احساس ہوا تھا کہ آپ کی ماں جی آپکے شیطانیوں کو محفوظ کرتی ہیں؟

ماں جی ڈائری میں کچھ لکھتی ہیں یہ تو میں جانتا تھا کیا لکھتی ہیں وہ نہیں پتا تھا۔ کئی بار پوچھا توکہتیں وقت آنے پر بتا دوں گی اور پھر ایسی لاپروائی کی عمر تھی کہ میں نے کندھے اُچکا کہ سوچ لیا ، جو لکھتی ہیں لکھنے دو سانوں کی۔

مگر جی یہ نہیں پتا تھا کہ وہ مجھ معصوم ، ننھے فرشتے ، بھولے بھالے ، پالے شے بے بی کی شرارتیں لکھتی ہیں۔

کیا آپ نے ساری ڈائری پڑھی ہے۔ اور اُس ڈائری میں آپکی ذات کے بارے میں کس ایج تک لکھا ہوا ہے؟

میں نے ماں جی کے جانے کے بعد ان تین سالوں میں بہت مرتبہ وہ ڈائری پڑھی ہے اور ہر بار پڑھنے پر بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔

اس میں ماں جی نے اپنی حیات کے آخری دن تک لکھا ہے۔ یعنی میری عمر کے 24 سال کے آخر تک۔

جیسا کے آپ کہتے ہیں آپ کو بچے بہت پسند ہیں تو کیا آپ اپنے بچوں کی باتیں بھی ڈائری میں محفوظ کریں گے؟

ہاں بالکل ۔ ضرور ۔ کیوں نہیں۔ میں تو کہتا ہوں سب ہی لکھیں۔

اگر آپ کو یہ سوال پرسنل لگیں تو ایم سوری جرار بھائی۔~

اے لو جی ، سوری کیا سیل سے لے آئی ہیں؟ ایک ساتھ بہت سا اسٹاک؟ اب سوری کہا تو ۔۔۔ کھا جاوں گا میں ۔۔۔ سوری کو بھئِی۔ اور سوال تو پرسنل ہی ہوتے ہیں انٹرویو میں آپ کی ذات ہی ڈسکس کی جاتی ہے۔ اور اپنی ذات کی ہر بات پرسنل ہوا کرتی ہے چھوٹی بہنا۔

باقی کے سوال اگلی قسط میں۔:)

یو آر موسٹ ویلکم۔ مجھے بھی انتظار رہے گا اگلی قسط کا۔

علیش
24-04-2010, 08:07 PM
ااچھا۔۔:o
آپکو بالکل بُرا نہیں لگا تھا۔۔۔۔میں ایسا ہی اپنا اتنا قیمتی سوری ضائع کر رہی تھی۔ ظاہر ہے بھوت ہو آپ کو انسانی احساسات کا کیا پتا۔:p
شکریہ بھی نہیں کہوں گی میرے سارے سوالوں کے جواب دینے پر۔ اونہہ۔::);d

Silversand.
24-04-2010, 08:15 PM
بھائی جرار میرے چند سوال, نہ دیے تو بھی کوئی بات نہیں

pleasure is all mine appa g
and i am honored

آپ کو پاکستان کی کون سی مشہور چیز پسند?

مجھے پاکستان کے ہینڈی کرافٹس پسند ہیں۔

آپ نے پہلے یادیں میں امی کا ذکر کیا تو اب یہ بتایے کہ وہ یاد آیے تو آپ چپ رہ کر خیالوں میں یاد کرتے ہیں یا ان کا تذکرہ اپنے کسی عزیز سےکرتے ہیں یا کوئی اور طرح?

زیادہ تر تو موڈ پر ہے خاموش رہنے کو دل کرے تو اکیلا بھی یاد کر لیتا ہوں۔ کوئی دوست ساتھ ہو تو ذکر بھی کر لیتا ہوں۔ ویسے ان کا ذکر مجھے ہمیشہ سے خوش کرتا ہے۔
میں ویسے ان کا ذکر اپنے ایک بہت اچھے دوست سے اکثر کرتا ہوں۔ اور بہت خوش ہوتا ہوں۔ مجھے ان کی باتیں کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔ ان کے حوالے سے کچھ بھی سُننا ، کہنا سب۔

آگے مستقبل میں کیا اردہ ہےجاب اور تعلیم کولےکر ?

جاب تو جی چلتی جائے گی جو اب ہے ان شاءاللہ ، اور تعلیم کی جہاں تک بات ہے تو ان شاءاللہ ایم ایس سی کے بعد پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ ہے۔ پھر پروفیسر بنوں گا۔:cool: ان شاءاللہ۔

آپ انڈین مووی دیکھتے ہیں تو ان کے نام بتایے?

دیکھتا تو ہوں مگر نام وام یاد نہیں رہتے۔ لاسٹ البتہ باغبان دیکھی ہے ایک دن ٹی وی پر لگی تھی۔ بس اسی کا نام یاد ہے۔

اگر وقعی میں بھوت کی طرح نادیکھنے اور ایک جگہ سے دوسرے جگہ پہچنے کی شکتی ملتی ہے اورآپ میرے گھر آیے اور دیکھے کہ مجھ پر زیادتی ہورہی ہے (خدا نہ کرے )تو آپ کیا کریگے چپ چاپ چلے جایگے یا سب تماشہ بغور دیکھگے یا بچانا چاھے گے۔ ?

بُرائی ، ظلم ، زیادتی ، یہ سب دیکھ کر خاموش رہنا اور تماشا بنے دیکھنا میری طبیعت کے بہت خلاف ہے۔ میں خاموش رہ ہی نہیں سکتا ۔ حق بات کے خلاف تک نہیں ، پھر چاہے جتنے بھی مخالفیں پیدا ہو جائیں ۔ اور آپ تو پھر جان پہچان والی ہین آپا جی اگر کوئی ان نون بھی ہو تو میں کھڑا ہو کر دیکھنے کے بجائے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش اور تدبیر کروں بچانے کی۔

Silversand.
24-04-2010, 08:18 PM
ااچھا۔۔:o
آپکو بالکل بُرا نہیں لگا تھا۔۔۔۔میں ایسا ہی اپنا اتنا قیمتی سوری ضائع کر رہی تھی۔ ظاہر ہے بھوت ہو آپ کو انسانی احساسات کا کیا پتا۔:p
شکریہ بھی نہیں کہوں گی میرے سارے سوالوں کے جواب دینے پر۔ اونہہ۔::);d

ہاں جی بالکل بُرا نہیں لگا ۔

آپ نے نا حق اپنا قیمتی وقت برباد کیا چلیں آگے سے خیال رکھیے گا۔ میں تو واقعی بھوت ہوں مجھے انسانی احساسات کا کیا پتا ۔ آگے سے یاد رکھنا جی۔:cool:
شکریہ بھی نہ کہو ، کس نے کہا کہ کہو ؟ خوش رہو۔

Parishay
24-04-2010, 08:20 PM
nice reply

Neha
24-04-2010, 08:46 PM
پہلی بار کمپیوٹر کب استعمال کیا تھا؟

کبھی کسی کو تھپڑ لگایا؟

یہ جو ہمیشہ مجھے ڈنڈا لگانے کی دھمکی دیتے ہیں تو کیا کبھی کسی کو لگایا بھی؟

کبھی خود تھپڑ کھایا ؟ اور ہاں ڈنڈا بھی؟

آپ کی ایجوکیشن پاک کی بھی ہے ناں تو وہاں کسی ٹیچر سے ڈانٹ پلس پٹائی کروائی؟خبردار جو جھوٹ بولا تو____آپ کی حرکتوں ے لگتا ہے ایک بار نئیں کئی بار کھائی ہو گی__ھاھاھاھا

باہر سے جب گھر آئیں اور گھر میں کوئی بھی نہ ہو تو کیسا لگتا؟

باہر سے آتے ہوئے کوئی چیز گھر لاتے ہیں___کھانے پینے کی یا کوئی پلانٹ وغیرہ؟

گاڑی چلاتے ہوئے کبھی سگنل توڑا؟

اگر آپ کا پاک والا گھوڑا چوری ہو جائے تو کیا کرو گے؟ کیسا محسوس ہو گا؟

اگر یہاں والی بائیک ڈاکو اٹھا کے لے جائیں تو؟؟

اگر ڈاکو آپ کی گاڑی میں کوئی ڈیڈ باڈی رکھ کے فرار ہو جائیں تو کیا کریں گے؟ خبردار جو بھوتانہ جواب دیا تو

ٹرائفل کے اور الو بنانے کے علاوہ کیا آتا ہے؟

کوکنگ کا شوق ہے؟ پنکی کی ریسپیز کیسی لگتی تھیں؟ پڑھ پڑھ کے کبھی شوق ہوا بنانے کا یا پنکی کے ہاتھ کا کھانے کا؟

آپ کو چکن روسٹ کیسا لگتا ہے؟ اسے دیکھ کے کبھی کوئی خیال آیا؟

پیرس آنے سے اتنا ڈرتے کیوں ہیں؟ حالانکہ سنا ہے بھوتوں کو کسی سے ڈر نہیں لگتا؟ کیا آپ سے زیادہ بھی کوئی ڈراؤنی مخلوق ہے دنیامیں؟

Silversand.
24-04-2010, 09:19 PM
پہلی بار کمپیوٹر کب استعمال کیا تھا؟

کافی ی ی ی چھوٹا تھا تب سے گیمیں کھیلا کرتا تھا ۔ پھر اسٹڈی کے لیے یوز کرنے لگا پڑھائی کا حصہ جو تھا بھئی۔

کبھی کسی کو تھپڑ لگایا؟

ہاہاہاہا بڑی بار ۔ پاکستان میں بہت لڑائیاں کی ہیں۔ ویسے یہاں بھی کی ہیں ۔ بدتمیز لڑکوں سے اکثر ہاتھا پائی ہوتی ہے ۔

یہ جو ہمیشہ مجھے ڈنڈا لگانے کی دھمکی دیتے ہیں تو کیا کبھی کسی کو لگایا بھی؟

ہاں ہاکی سے مارا تھا لڑکوں کو پاکستان میں بہت زبردست قسم کی لڑائی ہوئی تھی، خود بھی مار کھائی تھی اور مارا بھی خوب تھا۔ تب مجھے واقعی چوٹ لگی تھی کیونکہ خون بھی نکلا تھا نا۔
ویسے میں کھا جانا زیادہ پسند کرتا ہوں بنسبت مارنے کے۔;d

کبھی خود تھپڑ کھایا ؟ اور ہاں ڈنڈا بھی؟

ہاں نا ، جن کو میں مارتا تھا وہ کیا ہاتھ باندھے کھڑے رہتے؟ کہ جرار صاحب ہمیں مار رہے ہیں۔:mad: ظاہر ہے انہوں نے بھی مارنا ہی تھا۔ تھپڑ تو نہیں البتہ بیٹ ، ہاکیاں کھائی ہیں۔

آپ کی ایجوکیشن پاک کی بھی ہے ناں تو وہاں کسی ٹیچر سے ڈانٹ پلس پٹائی کروائی؟خبردار جو جھوٹ بولا تو____آپ کی حرکتوں ے لگتا ہے ایک بار نئیں کئی بار کھائی ہو گی__ھاھاھاھا

ہاہاہاہاہا نہیں وہاں جب گیا تھا تو بڑا تھا اور وہاں بڑے بچوں کو نہیں مارا جاتا ۔ ڈانٹ وانٹ تو عام سی بات ہے نا بھئی بڑی ی ی ی ی کھائی ہے ماشاءاللہ اور مزے کی بات یہ کہ ساری کی ساری ہضم بھی ہو جاتی تھی۔ ;d البتہ پٹائی نہیں کروائی کسی ٹیچر سے۔

باہر سے جب گھر آئیں اور گھر میں کوئی بھی نہ ہو تو کیسا لگتا؟

گہرا سانس لیتا ہوں۔ اور خوش ہوتا ہوں کہ آج میں پھر جنگل کا بادشاہ ہوں۔ ویسے بھوت بنگلے میں کوئی نہیں ہوتا میرے سوا۔

باہر سے آتے ہوئے کوئی چیز گھر لاتے ہیں___کھانے پینے کی یا کوئی پلانٹ وغیرہ؟

گارڈننگ کا شوق تھا مگر پاکستان میں ۔ یہاں تو نہیں لاتا پودے۔ البتہ کسی کی سالگرہ ہو تو پھول لے آتا ہوں۔ کھانے پینے کی منگوائی ہوں تو لے آتا ہوں ۔ یا اپنے لیے زیادہ سے زیادہ چاکلیٹ اور جوس ۔ دوسروں کے لیے بن مانگے کچھ نہیں لاتا ۔ خاص طور پر بچے بھی نہ ہوں تو تو بالکل نہیں۔ بچے ہوں تو کچھ نہ کچھ لے ہی آتا تھا۔

گاڑی چلاتے ہوئے کبھی سگنل توڑا؟

گاڑی چلاتے ہوئے نہیں توڑا ۔ پاکستان میں ٹریفک ہی اتنی ہوتی تھی کہ توڑا ہی نہیں جاتا تھا گاڑی قدم قدم پر تو رکتی تھِی۔ ;d

البتہ 19/20 سال کی عمر میں موٹر بائیک سے کافی سگنل کاٹے ، توڑے جو بھی ہوتا ہے کیا ہے۔

اگر آپ کا پاک والا گھوڑا چوری ہو جائے تو کیا کرو گے؟ کیسا محسوس ہو گا؟

ارےےےےےےےےےے پنکی ٹنکی نہیں ناں ۔ اسے تو مت اغوا کراو ۔۔۔ وہ میرا ڈئیریسٹ گھوڑا ہے اور بس ایک ہی تو ہے۔
میں بہتتتتتتتتتتت اداس ہو جاوں گا اگر اسے کچھ ہوا تو ۔ اسے کچھ مت کہنا اچھا۔:(

اگر یہاں والی بائیک ڈاکو اٹھا کے لے جائیں تو؟؟

ہاہاہاہاہاہا ڈاکو ۔ ہاہاہاہاہاہا۔ یہاں ڈاکو آئیں گے کہاں سے؟ انڈین فلم سے نکل کر؟ ہاہاہاہاہا۔
اگر لے جائیں تو لے جائیں۔ کیا کر سکتا ہوں۔ نئی لے لوں گا

اگر ڈاکو آپ کی گاڑی میں کوئی ڈیڈ باڈی رکھ کے فرار ہو جائیں تو کیا کریں گے؟ خبردار جو بھوتانہ جواب دیا تو

ہاہاہاہاہا یہ کیا بات ہوئی جواب دینے سے منع بھی کرتی ہو اور جواب بھی مانگتی ہو۔
ویسے سچی کیاموقع ملے گا چپ کر کے ڈیڈ باڈی گھر لے آوں گا ۔ کمرے میں بند ہو کے مزے لے لے کر کھاوں گا اورکیا۔
ویسے ڈاکو بہت پسند ہیں تمہیں ہر سوال میں لے آتی ہو ۔

ٹرائفل کے اور الو بنانے کے علاوہ کیا آتا ہے؟

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہ اہاہاہاہاہا ۔۔۔ چائے بنانی آتی ہے وہ بھی بہت اچھی ۔ ویسے تمہیں بے وقوف بھی اچھا بنالیتا ہوں۔ رلانا بھی اچھا آتا ہے۔ ستانا بھی اچھا آتا ہے۔ اور ہاں منانا بھی اچھا آتا ہے۔

کوکنگ کا شوق ہے؟ پنکی کی ریسپیز کیسی لگتی تھیں؟ پڑھ پڑھ کے کبھی شوق ہوا بنانے کا یا پنکی کے ہاتھ کا کھانے کا؟

ہاہاہاہاہاہاہا پنکی کون ؟ وہ جو خود کیلے کھا کھا کر بڑی ہوئی ہے؟
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا ۔ وہ ویسے اچھی کوک ہے مجھے شوق ہے اس کے ہاتھ کا کھانا کھاوں اسے آخری خواہش ہی سمجھیں کیونکہ اس کے بعد حیات رہنے کی گارنٹی کوئی نہیں ہے۔
ویسے پنکی کو کچا چبا جانے کا بھی بہت شوق ہے ۔

آپ کو چکن روسٹ کیسا لگتا ہے؟ اسے دیکھ کے کبھی کوئی خیال آیا؟

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہ اہاہا اچھا لگتا ہے۔ ہاں تمہارا ہی خیال آتا ہے چکن روسٹ کا نام پڑھ کر ۔ اور جانے کیوں پھر ڈر لگتا ہے۔

پیرس آنے سے اتنا ڈرتے کیوں ہیں؟ حالانکہ سنا ہے بھوتوں کو کسی سے ڈر نہیں لگتا؟ کیا آپ سے زیادہ بھی کوئی ڈراؤنی مخلوق ہے دنیامیں؟

مجھ سے زیادہ ڈراونی تم ہو نا۔ میں تو خوامخواہ بدنام ہوں۔ اتنا تو سوہنا ہوں۔
پیرس آنے سے اس لیے ڈرتا ہوں کیونکہ وہاں ایک چڑیل رہتی ہے مجھے ڈر لگتا ہے اس سے۔
میں سب کو کھا جاتا ہوں کہیں وہ مجھے ہی نہ کھا جائے۔ اسی لیے نہیں جاتا۔

Neha
24-04-2010, 09:35 PM
ھاھاھاھاھاھاھاھاھا بھائی کتنے مزے کے جواب ہیں سچچچ
ھاھاھاھاھاھا ابھی اور بہت سارے پوچھنے ہیں بچو دیکھنا ناں زرا
اور شکرررررررررر ہے کوئی مجھ سے بھی ڈرا ___ ویسے آپ کو تو میں ہی کھاؤں گی بس میرے ہاتھ لگ جاؤ ایک بار بس پھررر
آخر کو اتنی معصوم جانیں جو آپ نے کھائیں اس کا بدلہ بھی اب کوئی نہ لے

اور ڈاکو _______ ھاھاھاھا مجھے بڑے کیوٹ لگتے ہیں
خاص طور پہ پاکستانی فلموں والے___ بس یوں سمجھ لو میرے آئیڈل *تھے*
پر افسوس اب کچھ نہیں ہو سکتا:(

اب ایک گلاس جوس پیو جلدی سے تب تک میں اپنے اور سوال لے آؤں زرا::)

Neha
24-04-2010, 09:41 PM
اب کچھ بھوتانہ سوال ____ بوجھو تو بھلا کس کی طرف سے ہو سکتے ہیں۔::)

1_بھوتوں کے سر پر سینگ ہوتے ہیں؟ یا یہ ہوائی کسی بھوت کے دشمن نے اڑائی؟

2_لوگ تو کسی کے معاملے میں ٹانگ اڑاتے ہیں۔آپ کیا سینگ اڑا دیتے ہیں؟

3_اگر ایسا کرتے ہیں تو حفاظتی تدبیر کیا اختیار کرنی پڑتی ہے آپ کو اور اس بندے کو؟

4__آپ ہمیشہ ون اردو سے ایسے کیوں چمٹے رہتے ہیں جیسے بھوت کے سر پہ سینگ؟ جب دیکھو آن لائن یوزرز میں نک ہوتا ہے

5__کیا آپ کو کبھی اپنے سینگوں کو رنگنے کا خیال آیا؟ اگر آیا تو کس رنگ میں؟ اس معاملے میں کسی سے مشورہ کرنا پسند کریں گے؟ اگر چاہیئے ہوا تو بول دینا۔

6__جیسا کہ خواتین اپنے ہاتھوں پیروں کو خوبصورت بنانے کے لیے مینی کیور، پیڈی کیور کرتی ہیں___تو آپ کیا اپنے سینگوں کے لیے سینگی کیور کرتےیا کرواتے ہیں؟

7__اگر کسی کے سر پر سینگ ہیں تو انہیں ایسے ہی آپ کے سینگوں کے جیسے مضبوط اور چمکدار رکھنے کے لیے کوئی ٹپ؟

جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

Silversand.
24-04-2010, 09:44 PM
ھاھاھاھاھاھاھاھاھا بھائی کتنے مزے کے جواب ہیں سچچچ
ھاھاھاھاھاھا ابھی اور بہت سارے پوچھنے ہیں بچو دیکھنا ناں زرا
اور شکرررررررررر ہے کوئی مجھ سے بھی ڈرا ___ ویسے آپ کو تو میں ہی کھاؤں گی بس میرے ہاتھ لگ جاؤ ایک بار بس پھررر
آخر کو اتنی معصوم جانیں جو آپ نے کھائیں اس کا بدلہ بھی اب کوئی نہ لے

اور ڈاکو _______ ھاھاھاھا مجھے بڑے کیوٹ لگتے ہیں
خاص طور پہ پاکستانی فلموں والے___ بس یوں سمجھ لو میرے آئیڈل *تھے*
پر افسوس اب کچھ نہیں ہو سکتا:(

اب ایک گلاس جوس پیو جلدی سے تب تک میں اپنے اور سوال لے آؤں زرا::)

اوئے اوئے ایک گلاس کیوں ایک دو سو جگ تو پیوں گا۔ :cool:

اور تمہیں ڈاکو پسند ہے؟ چ چ چ چ چ چ چ اب اس جانوروں کے ڈاکٹر کا کیا ہو گا ؟ اسے ڈاکو بنائیں کیا؟ ~

Neha
24-04-2010, 09:49 PM
اوئے اوئے ایک گلاس کیوں ایک دو سو جگ تو پیوں گا۔ :cool:

اور تمہیں ڈاکو پسند ہے؟ چ چ چ چ چ چ چ اب اس جانوروں کے ڈاکٹر کا کیا ہو گا ؟ اسے ڈاکو بنائیں کیا؟ ~

بھائی کے بچےےےےےے
پھرر آپ نے وہی کہا:mad:
اب میں نے آپ کی ڈریم گرل کو بل بتوڑی کہا ناں تو منہ نہ بنانا پھر اچھاااااا

اور اب جوس کے گلاس تو پی ہی چکے ہو گے
اب آپ کے صبر کے گھونٹ پینے کی باری آ چکی ہے ھاھاھاھا
دو ناں زرا جواب اوپر;d;d

Meem
24-04-2010, 11:34 PM
چلو جی پھر سے کاپی پیسٹ ٹائم۔۔

کوئی ادھار مانگے تو دے دیتے ہیں ؟

اور اگر دیتے ہیں تو واپس اس شخص کے لوٹانے کا انتظار کریں گے؟ کہ شیدید ضرورت کی صورت میں خود سے مانگ لینا مناسب سمجھیں؟

اردو کی حروف تہجی میں کون سا حرف بہت پسند ہے؟

انگریزی کی حروف تہجی میں کون سا حرف بہت پسند ہے؟

پرانی سائٹ کا فارمیٹ پسند تھا ٫ کہ نئی والی کا پسند ہے؟

کوئی چھوٹا غلطی کر جائے تو کیسے ری ایکٹ کرتے ہیں؟

کوئی غلط ہونے پر اور سمجھانے پر بھی خود کو غلط تسلیم نہ کرے تو سمجھانے کا عمل جاری رکھتے ہیں کہ اسے اس کے حال پر چھوڑ دیتے ہیں؟

بندہ بندہ دیکھ کر نصیحت کرتے ہیں؟ کہ جہاں ضروری ہو کہہ دیتے ہیں؟

زندگی کوئی دو وشنز عنایت کرنا چاہے تو کیا مانگیں گے؟

آپ کو دوسروں کے سگنیچرز اچھے لگتے ہیں؟ دیکھنے کی حد تک کہ ان سے کوئی اچھی بات ،میسج پِک کر لیتے ہیں؟

کوئی اپنا اداس ہو ، کچھ شیئر بھی نہ کرنا چاہے تو اس کو تنہا چھوڑ دیتی ہیں کہ وجہ پوچھ کر دم لیتے ہیں؟

موت سامنے ہو تو آخری خواہش زندگی کی کیا کریں گے؟

آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی زندگی کے چند ہی دن بچے ہیں تو کیا حکمت عملی اپنائیں گے؟ روتے دھوتے ، افسردہ ہوتے؟ یا جو اللہ کی مرضی؟

Silversand.
25-04-2010, 12:33 AM
اب کچھ بھوتانہ سوال ____ بوجھو تو بھلا کس کی طرف سے ہو سکتے ہیں۔

چڑیلوں کی اور بہنوں کی کوئی کمی تو نہیں ہے ۔
:p

1_بھوتوں کے سر پر سینگ ہوتے ہیں؟ یا یہ ہوائی کسی بھوت کے دشمن نے اڑائی؟

بھوتوں کے سر پر سینگ نہیں ہوتے البتہ جو آنکھیں انہیں دیکھتی ہیں ان آنکھوں میں سینگ ہوتے ہیں اس لیے وہ انہیں ہمارے سروں پر نظر آتے ہیں۔ ;d

2_لوگ تو کسی کے معاملے میں ٹانگ اڑاتے ہیں۔آپ کیا سینگ اڑا دیتے ہیں؟

ویسے میری ٹانگیں بھی ماشاءاللہ کافی لمبی لمبی ہیں ہر کسی کے معاملے میں اڑ جاتی ہیں۔
ویسے زیادہ شرکت کا موڈ نہ ہو تو بس سینگ اڑانے پر ہی اکتفا کرتا ہوں۔

3_اگر ایسا کرتے ہیں تو حفاظتی تدبیر کیا اختیار کرنی پڑتی ہے آپ کو اور اس بندے کو؟

مجھے تو نہیں البتہ سامنے والا ہیلمٹ وغیرہ پہن لیتا ہے ۔ کبھی کبھی تو کوئی لکڑی کا اسٹول بھی سامنے لے آتا ہے مگر افسوس اس سے سینگوں کو کچھ فرق نہیں پڑتا الٹا اسٹول میں سوراخ ہو جاتے ہیں۔

4__آپ ہمیشہ ون اردو سے ایسے کیوں چمٹے رہتے ہیں جیسے بھوت کے سر پہ سینگ؟ جب دیکھو آن لائن یوزرز میں نک ہوتا ہے

بس جی وقت وقت کی بات ہے آج ہم سب سے زیادہ نظر آتے ہیں ممکن ہے کل آپ آن لائن یوزر میں ایک بار ہمارا نام دیکھنے کو ترس جائیں ۔ غزل یاد آ گئی جگجیت کی گائی ہوئی

کبھی دنیا مکمل بن کے آئے گی نگاہوں میں
کبھی میری کمی دنیا کی ہر اک شے میں پاو گے

5__کیا آپ کو کبھی اپنے سینگوں کو رنگنے کا خیال آیا؟ اگر آیا تو کس رنگ میں؟ اس معاملے میں کسی سے مشورہ کرنا پسند کریں گے؟ اگر چاہیئے ہوا تو بول دینا۔

مشورہ کیا کرنا وہ بھی بے سینگوں سے ۔ نہ نہ نہ ۔ اپنے پسندیدہ رنگ میں ہی رنگواوں گا ۔

لال

پہلے لوگ سینگوں سے اور مجھ سے الگ الگ ڈرتے ہیں اس رنگ کے کرانے کے بعد کورس میں ڈریں گے ۔;d

6__جیسا کہ خواتین اپنے ہاتھوں پیروں کو خوبصورت بنانے کے لیے مینی کیور، پیڈی کیور کرتی ہیں___تو آپ کیا اپنے سینگوں کے لیے سینگی کیور کرتےیا کرواتے ہیں؟

اجی ہمارے ہاں بھی بیوٹی پارلر ہوتے ہیں ۔ اس کا موٹو ہے

رات ہو یا دن
بیوٹی فُل جن

صرف کیور کیور ہی نہیں جی بڑا کچھ کراتے ہیں ۔ جیسے کہ کلکّنگ ، کھپیشل ، میکس وغیرہ

7__اگر کسی کے سر پر سینگ ہیں تو انہیں ایسے ہی آپ کے سینگوں کے جیسے مضبوط اور چمکدار رکھنے کے لیے کوئی ٹپ؟

بھئی کوئی آسان کام نہیں ہے بڑی محنت کرنی پڑتی ہے جیسے ماں کو اپنے بچے سنبھالنے میں بڑی محنت کرنی پڑتی ہے۔

اچھی طرح روز گرما گرم خون سے دھوو ۔
پھر انسانی کھال سینگوں پر رگڑو
پھر ذرا تارا ملے کے تیل کا مساج کرو
پھر پورے 10 منٹ کھینچ کھینچ کر مضبوط بناو

ساتھ میں خوراک کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے اچھی خوراک یعنی
روز 5 لیٹر تازہ انسانی خون
ایک عدد صحت مند انسان ثبوتا
10 انسانی آںکھوں کے سوپ کا ایک کٹورا
اور 6 انسانی بازو گنے کی طرح چھیل کے کھاو:cool:

جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

ہیں ابھی بھی ۔۔۔۔:eek:

Neha
25-04-2010, 12:42 AM
ھاھاھاھاھاھاھاھاھا مائی گاڈ~
کتنے بھوتانہ جواب ہیں سچی
اور آپ کا موٹو

رات ہو یا دن
بیوٹی فُل جن;d

ھاھاھاھاھاھا سو کیوٹ

اور نئیں جناب یہ سوالات میل بندے کی طرف سے ہیں جن کی بہنوں کو آپ چڑاتے تھے اور غصہ دلاتے تھے کسی زمانے میں انہیں بھوت بھوت کہہ کر
اور وہ کبھی نہیں آنے کے جی فورم پہ _____ آپ سے پہلے کے رجسٹر ہیں__سب نے انہی کی وجہ سے ایک دوسرے کے پیچھے ہجرت کرتے ہوئے یہاں ڈیرا جمایا تھا۔۔۔۔۔۔اس سے زیادہ نئیںںںںںںںںںںںںںںںں بتا سکتی_:mad:

Silversand.
25-04-2010, 12:49 AM
چلو جی پھر سے کاپی پیسٹ ٹائم۔۔

وہی کہوں جو نسبت کی اسٹوری میں کہا تھا ، بسم اللہ ، بسم اللہ ۔

کوئی ادھار مانگے تو دے دیتے ہیں ؟

بالکل دے دیتا ہوں ، ویسے کوئی ادھار نہ بھی مانگے اور صرف مانگے تب بھی دے دیتا ہوں ۔ کوئی انسان تھوڑی ہوں جو صرف لیتے ہی لیتے ہیں۔

اور اگر دیتے ہیں تو واپس اس شخص کے لوٹانے کا انتظار کریں گے؟ کہ شیدید ضرورت کی صورت میں خود سے مانگ لینا مناسب سمجھیں؟

واپس کبھی بھی نہیں مانگوں گا وہ دے یا پھر نہیں ،میری شدید ضرورت میں ہمیشہ اللہ سے مانگا ہے اور وہ کوئی نا کوئی سبب لگا ہی دیتا ہے الحمدللہ۔

اردو کی حروف تہجی میں کون سا حرف بہت پسند ہے؟

بس جی * ج * یعنی جیم سے جرار ، اور جیم سے جن بابا۔

انگریزی کی حروف تہجی میں کون سا حرف بہت پسند ہے؟

J and A جے اور اے ۔

پرانی سائٹ کا فارمیٹ پسند تھا ٫ کہ نئی والی کا پسند ہے؟

پرانی کا پوسٹس ڈسپلے فارمیٹ پسند تھا نئی پر بلاگ ڈسپلے فارمیٹ پسند ہے۔

کوئی چھوٹا غلطی کر جائے تو کیسے ری ایکٹ کرتے ہیں؟

بچوں کو تو کچھ نہیں کہا جاتا مجھ سے الٹا فکر ہونے لگتی ہے کہ کہیں ان کی ماما نہ ڈانٹنے لگیں ۔ اور میری چھوٹی بہن جتنے چھوٹے کوئی الٹی حرکت کریں تو بڑا رعب ڈالتا ہوں ۔ ڈانٹ بھی لیتا ہوں اگر اس کے لیے اچھا ہو تو ۔ ورنہ کہہ دیتا ہوں چلو کوئی بات نہیں۔

کوئی غلط ہونے پر اور سمجھانے پر بھی خود کو غلط تسلیم نہ کرے تو سمجھانے کا عمل جاری رکھتے ہیں کہ اسے اس کے حال پر چھوڑ دیتے ہیں؟

نہیں جی ، اپنا غصہ اپنے تھیلے میں ڈالتا ہوں موڈ خراب کرتا ہوں اور کہہ دیتا ہوں چھڈو مٹی پاو ، سانوں کی۔

بندہ بندہ دیکھ کر نصیحت کرتے ہیں؟ کہ جہاں ضروری ہو کہہ دیتے ہیں؟

نصیحت کم ہی کی ہے اور سامنے والا دیکھ کر ہی کہتا ہوں لفظوں کا ضائع ہونا مجھے تکلیف دیتا ہے ۔
البتہ سچ بولنا ہو تو سامنے پیچھے والا کوئی نہیں دیکھتا پھر کہہ دیتا ہوں جو مجھے ٹھیک لگے۔

زندگی کوئی دو وشنز عنایت کرنا چاہے تو کیا مانگیں گے؟

ایک تو زندگی کا طویل ہونا ۔
اور دوسرا من پسند ساتھی کا ہمیشہ کے لیے مل جانا۔

آپ کو دوسروں کے سگنیچرز اچھے لگتے ہیں؟ دیکھنے کی حد تک کہ ان سے کوئی اچھی بات ،میسج پِک کر لیتے ہیں؟

میں سگنیچرز بہت شوق سے دیکھتا ہوں پڑھتا ہوں ، کوئی اچھی بات لکھی ہو تو ضرور اس سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

کوئی اپنا اداس ہو ، کچھ شیئر بھی نہ کرنا چاہے تو اس کو تنہا چھوڑ دیتے ہیں کہ وجہ پوچھ کر دم لیتے ہیں؟

یہ پوچھنے کی صلاحیت اگلوانے کی صلاحیت کم کم لوگوں میں ہوتی ہے۔ میں اپنے دوست سے البتہ زبردستی کر کے پوچھ لیتا ہوں یا چھوٹی بہن سے۔ باقی تو کوئی کچھ بتاتا ہی نہیں:(

موت سامنے ہو تو آخری خواہش زندگی کی کیا کریں گے؟

ایک بار اپنے من پسند ساتھی اور چھوٹی بہن سے ملاقات ۔

آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی زندگی کے چند ہی دن بچے ہیں تو کیا حکمت عملی اپنائیں گے؟ روتے دھوتے ، افسردہ ہوتے؟ یا جو اللہ کی مرضی؟

اللہ پر بھرپور توکل ۔ اس کی ذات کا شکر کروں گا کہ اس نے اتنے دن بھی زندہ رکھا ورنہ میرا کیا اختیار تھا ۔

رونے دھونے کے فلسفے پر تو بالکل یقین نہیں رکھتا ۔ میں تو ہنستے ہنستے جُدا ہو جاوں گا ۔ کسی کو پتا بھی نہیں چلنے دوں گا کہ کون سا وقت میرا آخری تھا۔ :)

Silversand.
25-04-2010, 12:50 AM
اور نئیں جناب یہ سوالات میل بندے کی طرف سے ہیں جن کی بہنوں کو آپ چڑاتے تھے اور غصہ دلاتے تھے کسی زمانے میں انہیں بھوت بھوت کہہ کر
اور وہ کبھی نہیں آنے کے جی فورم پہ _____ آپ سے پہلے کے رجسٹر ہیں__سب نے انہی کی وجہ سے ایک دوسرے کے پیچھے ہجرت کرتے ہوئے یہاں ڈیرا جمایا تھا۔۔۔۔۔۔اس سے زیادہ نئیںںںںںںںںںںںںںںںں بتا سکتی_:mad:

ارسلان خالد ۔

اسے میرا بہت سلام کہنا اور کہنا وہ Some1Devil ہی ہے سچ میں۔

Meem
25-04-2010, 12:56 AM
میں نے سوچا خود سے بھی کچھ پوچھ ہی ڈالوں فرصت سے جواب دے دینا۔۔
1:کوئی ایسا پل جو چاہتے ہو لوٹ آئے؟
2: نارسائی کیا ہے؟
3: تالاب میں کنکر گرنے کے بعد جو بھنور پڑتا ہے کیا دل کو اس سے سابقہ پڑا؟
4: کب کب اندر کے ساون میں بھیگے؟
5: جو ہوجاتا ہے وہ لکھا ہوتا ؟ اس پر یقین ہے؟ یا سدھارنے کی کوشش کرتے ہو؟
6:کب کب انا نے دامن پکڑا؟
7:سانس لینا اور جینا ایک ہی بات ہے؟
8:محبت میں شئیر برداشت کرسکتے ہو؟
9:نیا موسم نئی رت میں گزرے موسموں کی کسک ستاتی ہے؟
10: رتجگوں کی بھیڑ میں سکون کا لمحہ میسر ہوا؟
11:مڑ کر پیچھے دیکھنے والا پتھر ہوجاتا ہے اس کے باوجود کبھی ایسا تجربہ کیا؟
12:اندر اور باہر سے ایک جیسے ہو؟
13:سمندر پر سیپیاں چنی کبھی اگر ہاں تو کس کو دیں؟
14: عشق لاحاصل کیا ہے؟
15:اپنی ذات کی بھول بھلیوں میں الجھے کبھی؟
16:اگر کوئی تم سے تمہاری سب سے قیمتی چیز مانگ لے تو؟
17: تاریکی اور سیاہی میں فرق؟

Smiling Eyes
25-04-2010, 01:29 AM
اسلام علیکم جرار بھائی

ویلکم
آپکے بارے میں پڑھ کر بہت اچھا لگا۔۔ادھا پڑھا ہے ابھی لیکن بہت اچھا لگا پڑھ کر۔۔
خوش رہیں ایسے ہی آل ویز:)

ہاں لیکن بڑے بھائی افسوس تو میری اس فیورٹ سمائیلی کو ناپسند کرنے پر بہت ہوا ہے مجھے
"::)"
:(

Silversand.
25-04-2010, 04:22 AM
میں نے سوچا خود سے بھی کچھ پوچھ ہی ڈالوں فرصت سے جواب دے دینا۔۔

بڑی بات ہے جی مدیرہ جی نے اتنا وقت نکالا ۔ زہے نصیب۔

1:کوئی ایسا پل جو چاہتے ہو لوٹ آئے؟

ماں جی کے ساتھ گزاری زندگی ۔ اور گزرتا ہوا وقت جو مستقبل قریب میں میرے لیے بیتے ہوئے دنوں کی خوبصورت یاد بن جائے گا۔

2: نارسائی کیا ہے؟

اے لو جی پوچھا ایسے ہے جیسے معنی و مطلب پوچھ رہی ہوں۔
خیر میرے لیے تو یہ بس درد ہے جس تک رسائی نہیں ہو سکی اس کے بارے میں خیالات کیا کہنے ۔ دکھ ہی دکھ ہے بس۔

3: تالاب میں کنکر گرنے کے بعد جو بھنور پڑتا ہے کیا دل کو اس سے سابقہ پڑا؟

زندگی کے تالاب میں تو ہزار ہا کنکر ڈلتے ہیں بے شمار بھنور بنتے ہیں کبھی حالات کے ہاتھوں کبھی رشتوں کے اور کبھی خود اپنے ہاتھوں ۔میرا نہیں خیال کہ دنیا میں کوئی ایسا بندہ ہو گا جس کا واسطہ نہ رہا ہو۔
جہاں تک دل کا تعلق ہے تو ابھی ایسا واسطہ پڑے گا پھر زیادہ اچھے سے بتا پاوں گا۔

4: کب کب اندر کے ساون میں بھیگے؟

جب جب میں نے کچھ لکھا ۔

5: جو ہوجاتا ہے وہ لکھا ہوتا ؟ اس پر یقین ہے؟ یا سدھارنے کی کوشش کرتے ہو؟

ایک بار کی تھی کوشش مگر ناکام رہا ۔ جانتا تھا کامیابی نہیں ہو گی مگر کوشش کے بغیر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنا بھی میری طبیعت کے خلاف تھا اور کوشش اس وقت میری ضرورت بھی تھی۔ سدھارنا چاہا مگر اللہ کو منظور نہیں تھا۔
میں کوشش ضرور کرتا ہوں مگر پوری یا کامیاب نہ ہونے پر مان لیتا ہوں کہ اللہ کی یہی مرضی تھی ۔ڈس ہارٹ نہیں ہوتا۔

6:کب کب انا نے دامن پکڑا؟

یہ ایک چیز مجھ میں نہیں ہے۔ اور اگر ہے بھی تو بہت کم مجھ پر حاوی ہوتی ہے۔ الحمدللہ۔ ضد پر آوں تو اکڑ جاتا ہوں اس کو بھی اکثر لوگ انا سمجھ لیتے ہیں۔ مگر وہ انا نہیں ہوتی صرف ضد ہوتی ہے۔ شکر ہے اللہ کا کہ میں انا پرست نہیں ہوں۔

7:سانس لینا اور جینا ایک ہی بات ہے؟

سانس اگر ناک سے نہ آئے تو منہ کھول کر بھی لیا جا سکتا ہے ۔ جینے کے لیے صرف دل ہے کوئی نعم البدل نہیں۔

میرے لیے تو سانس لینا صرف زندہ رہنا ہے اور زندہ رہنا جینا نہیں ہوتا۔ جینے کے لیے دل کا زندہ ہونا بہت ضروری ہے پھر چاہے پل جیئیں یا صدیاں۔

8:محبت میں شئیر برداشت کرسکتے ہو؟

بالکل بھی نہیں ۔ ویسے یہ رشتوں پر بھی منحصر ہے یعنی اگر میں اپنی ماں جی سے پیار کرتا ہوں تو مجھے ان کو اپنی بہن سے ، بابا سے ، اور باقی ساتھ رہنے والی فیملی سے شیئر کرنا پڑتا ہے۔
اور ایسے ہی بہن یا بابا ۔ مگر ہاں وہ جو ایک خاص محبت ہوتی ہے جس سے بس آپ کا تعلق ہوتا ہے اس میں کافی possessive ہوں۔

9:نیا موسم نئی رت میں گزرے موسموں کی کسک ستاتی ہے؟

الحمدللہ ابھی ایسے موسم نہیں گزرے کہ ایسا ہو ۔ ہاں آگے جا کر آپ کے یہ سوال حقیقت بن جائیں تو کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ابھی تو ہر نیا موسم ، نئی رت بہت خوبصورت لگتی ہے۔

10: رتجگوں کی بھیڑ میں سکون کا لمحہ میسر ہوا؟

رت جگے بھی تو 2 قسم کے ہوتے ہیں باجی۔

ایک وہ جو آپ خود مناتے ہیں کسی کے ساتھ ، اپنی خوشی کے لیے۔

ایک وہ جو آپ کی آنکھوں سے از خود نیند چھین لے۔

پہلی صورت میں تو سکون کے خوشی کے کافی لمحات دیکھے ہیں۔ دوسری صورت میں البتہ سکون کا نام و نشان نہیں پایا۔

11:مڑ کر پیچھے دیکھنے والا پتھر ہوجاتا ہے اس کے باوجود کبھی ایسا تجربہ کیا؟

کہانیوں میں بہت پڑھا ہے۔ مگر حقیقی زندگی میں ایسا تجربہ نہیں ہوا فی الوقت۔

12:اندر اور باہر سے ایک جیسے ہو؟

شاید نہیں۔ کیونکہ جو میں دکھاتا ہوں اپنا آپ وہ میرا اصل تو ہے مگر سب سچ نہیں ہے۔ اور جو اندر کا سچ ہے وہ باہر نہیں لاتا ۔ سمندر سمجھ لیں سطح پرسکون اور گہرائی میں جانے کیا کیا راز پنہاں ہیں۔

منافق نہیں ہوں ۔ باتوں کے کہنے میں جو اندر ہوں وہ باہر ہوں۔

ہاں البتہ شخصیت سے متعارف کروانے کی بات کریں تو میں نے آدھا سچ بیان کیا ہے ۔ اور باقی آدھا میرے اندر دفن ہے۔

13:سمندر پر سیپیاں چنی کبھی اگر ہاں تو کس کو دیں؟

چھوٹے ہوتے کوئی ایک دو بار ، چھوٹی بہن جمع کرتی تھی پتا نہیں وہ ان کا کیا کرتی تھی۔ مگر اس کو دے دیتا تھا۔

14: عشق لاحاصل کیا ہے؟

اس پر فلسفے سے بھرا افسانہ لکھ دیا اب بھی آپ نہیں جانیں کہ میرے لیے عشق لا حاصل کیا ہے؟ وہ خاص الخاص میرا پوائنٹ آف ویو ہے۔ میرے اندر کا سچ۔

15:اپنی ذات کی بھول بھلیوں میں الجھے کبھی؟

اکثر الجھا ہی رہتا ہوں۔ مسئلہ تب ہوتا ہے جب ہم کسی سے کچھ کہنا نہ چاہیں۔ خود سے انسان کتنا بھی کہہ لے الجھن دور نہیں ہوتی۔

16:اگر کوئی تم سے تمہاری سب سے قیمتی چیز مانگ لے تو؟

اول میرے پاس کچھ ایسا قیمتی نہیں۔ جو قیمتی لگی وہ اللہ نے حق جتا کر لے لی۔
ایک قیمتی چیز میں خود اپنے ہاتھوں کسی کو دے دوں گا کہ اس کا خراب نہ ہونا اور اس کا نہ رُلنا مجھے عزیز ہے۔
باقی جہاں تک مادی چیزوں کی بات ہے تو ایسا کچھ قیمتی نہیں لگتا جسے دینا زندگی اور موت کے مترادف ہو۔

17: تاریکی اور سیاہی میں فرق؟

سیاہی پھیل جاتی ہے اور تاریکی ہم پھیلا دیتے ہیں۔

Silversand.
25-04-2010, 04:24 AM
اسلام علیکم جرار بھائی

ویلکم
آپکے بارے میں پڑھ کر بہت اچھا لگا۔۔ادھا پڑھا ہے ابھی لیکن بہت اچھا لگا پڑھ کر۔۔
خوش رہیں ایسے ہی آل ویز:)

ہاں لیکن بڑے بھائی افسوس تو میری اس فیورٹ سمائیلی کو ناپسند کرنے پر بہت ہوا ہے مجھے
"::)"
:(

وعلیکم السلام

دعاوں کا بہت شکریہ۔ آپ بھی جیتی رہیں۔ خوش رہیں۔ آمین۔

بس جی اصل مسئلہ وہیں شروع ہوتا ہے جب ہماری پسند کسی کی نا پسند سے یا پھر ہماری نا پسند کسی کی پسند سے ملتی ہے تو ۔

لیکن یہ چیز بھی انسان کو سہنا ، کمپرومائز کرنا، اور دوسرے کی پسند نہ پسند کا خیال کرنا سکھاتی ہے۔ ٹیک اٹ پوزیٹو سس۔ ڈونٹ بی سیڈ۔:)

Meem
25-04-2010, 01:06 PM
اوپر والے سوال کچھ گھمبیر ہوگئے تھے۔
اچھا ایک اسٹوری سنو اور جہاں سوال پوچھوں ان کو فل کرتے جاؤ۔۔
ایک جنگل سے گزرنا ہے ساتھ تمہارے ایک ساتھ ہے جس کا ساتھ تم کو عزیز ہے کہ اچانک ایک مشکل اگئی تم نے ان سے نمٹا اور آگے بڑھے جنگل سے نکل کر ایک گھر ملا بہت خوبصورت سا اس کے اندر پہنچ کر سکون کی سانس لی ۔ ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھ گئے کہ یاد آیا بیک یارڈ بھی چیک کر لو وہاں چائے کا ایک کپ بھول گئے تھے ۔ اس کو اٹھا کر ہنستے ہوئے بیک یارڈ میں ایک نظر دوڑائی تمہارا بیک یارڈ بہت خوبصورت ہے۔۔اس کے آگے پانی ہے۔

اس کے آگے سوال فل کرو۔۔

ایک گہرے گھنے جنگل میں سے گزرنا ہے مگر اپنے کسی عزیز کے ساتھ۔۔

وہ رشتہ کیا ہوگا؟

گرل فرینڈ' فیانسی' بیگم؟

اچھی بھلا جنگل سے راستہ مل رہا تھا گھر پہنچنے کی جلدی تھی کہ اچانک ایک پریشانی سے سابقہ پڑا۔۔

وہ پریشانی کیا ہوسکتی ہے جو تم کو جنگل میں گھیر لے؟

اس سے نمٹنے کے لیے کیا کیا؟

اس سے نمٹ کر آ گے بڑھے شکر کہ جنگل سے باہر آئے۔ گھر نزدیک تھا۔۔

گھر کیسا ہے؟ تھوڑا سا ڈسکرائب کرو۔

گھر کے اندر پہنچے۔۔
ڈائننگ ٹیبل پر کیا رکھا ہوا ہے؟

بیک یارڈ میں ایک ایک چائے کا کپ ہے وہ کس رنگ کا ہے۔۔؟
کیسے رکھا ہوا ہے؟

بیک یارڈ کیسا ہے تمہارا؟

اس کے آگے پانی ہے کس فورم میں؟
کبھی اس پانی کو کراس کیا؟

کوثر بیگ
25-04-2010, 01:19 PM
افففف جرار میاں آپ تو بڑی گہری باتیں کرتے ہیں اللہ نظرے بد سے بچایے

Silversand.
25-04-2010, 02:02 PM
افففف جرار میاں آپ تو بڑی گہری باتیں کرتے ہیں اللہ نظرے بد سے بچایے

کوثر آپا ہر انسان کے اندر ایک سمندر ہوتا ہے بس ارداک کب کس عمر میں ہو یہ چیز معنی رکھتی ہے۔ کچھ فلسفہ زیادہ ہی پسند ہے مجھے شاید اس لیے ہو جاتی ہیں ایسی باتیں ~ آمین آمین۔

مونا باجی ۔۔۔۔ آپ نا بڑی مشکل مشکل باتیں کرنے لگی ہیں۔ خالی پیٹ تو آپ کا کوئز سمجھ بھی نہیں آیا۔ ذرا روٹی کھا کر اور وقت نکال کر اس مشکل سے کوئز کے سوالوں کو آسان سے جواب دیتا ہوں۔ انتظار فرمائیے گا۔ گو کہ بڑوں کو انتظار کرانا بُری بات ہے۔~

کوثر بیگ
25-04-2010, 02:08 PM
تو جناب سے فلسفہ کی کلاسس لینا پڑے گا۔ ھاھاھاھا

Sehar Azad
25-04-2010, 02:15 PM
کیا میں اتنے اہم سوالوں میں کچھ سوال کر سکتا ہوں؟

اسماء
25-04-2010, 04:22 PM
جرار بھائی کا انٹرویو۔۔۔۔۔۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔
:) :) :)

کش سس دل چاہ رہا ہے آ کر گلے مل لوں آپ سے۔۔۔بہتتتتت اچھے کام کرتی ہیں آپ۔۔۔۔۔۔

مونا آپی اتنےےے مشکل اور اچھے اچھے سوال اور اتنےےے اچھے اچھے اوکھے اوکھے جواب۔۔۔۔
:)

اسماء
25-04-2010, 04:33 PM
جرار بھائی آپ بہتتتتت اچھے ہیں۔۔:)

Silversand.
25-04-2010, 05:46 PM
اوپر والے سوال کچھ گھمبیر ہوگئے تھے۔
اچھا ایک اسٹوری سنو اور جہاں سوال پوچھوں ان کو فل کرتے جاؤ۔۔
ایک جنگل سے گزرنا ہے ساتھ تمہارے ایک ساتھ ہے جس کا ساتھ تم کو عزیز ہے کہ اچانک ایک مشکل اگئی تم نے ان سے نمٹا اور آگے بڑھے جنگل سے نکل کر ایک گھر ملا بہت خوبصورت سا اس کے اندر پہنچ کر سکون کی سانس لی ۔ ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھ گئے کہ یاد آیا بیک یارڈ بھی چیک کر لو وہاں چائے کا ایک کپ بھول گئے تھے ۔ اس کو اٹھا کر ہنستے ہوئے بیک یارڈ میں ایک نظر دوڑائی تمہارا بیک یارڈ بہت خوبصورت ہے۔۔اس کے آگے پانی ہے۔

آپ فلسفہ بہت اچھا کہتی ہیں ۔ اور مجھے فلسفہ بہت پسند ہے۔ درخواست کروں گا اس پر تھوڑی توجہ دے کر اس سلسلے میں کچھ لکھیں۔

جی پڑھ لیا ۔ مگر ماں جی نے کہا تھا بڑوں کو جواب نہیں دیتے ~

اس کے آگے سوال فل کرو۔۔

او کے باجی باس۔:cool:

ایک گہرے گھنے جنگل میں سے گزرنا ہے مگر اپنے کسی عزیز کے ساتھ۔۔

وہ رشتہ کیا ہوگا؟

گرل فرینڈ' فیانسی' بیگم؟

کوئی اور نہیں ون اینڈ اونلی ڈریم گرل۔ یعنی گرل فرینڈ۔

اچھی بھلا جنگل سے راستہ مل رہا تھا گھر پہنچنے کی جلدی تھی کہ اچانک ایک پریشانی سے سابقہ پڑا۔۔

وہ پریشانی کیا ہوسکتی ہے جو تم کو جنگل میں گھیر لے؟

دنیا میرے لیے جنگل کی مانند ہے ۔ اور اس میں وقت اور حالات کی پریشانیاں ہیں۔

جنگل میں پریشانی یہ پیش آئی کہ مجھے گھر تک کا راستہ ڈھونڈنا تھا ۔ رات پھیلنے کو تھی اور قریب قریب اندھیرا پھیل چُکا تھا۔ میں پریشان تھا کہ گھر تک کا راستہ اب کیسے ڈھونڈوں ۔ جنگل کے سفر میں اندھیرے پھیل جائیں تو راستے ڈھونڈنے اور بھی دشوار ہو جایا کرتے ہیں۔

بالکل ایسے جیسے دنیا کے جنگل میں مایوسی کے اندھیرے پھیلیں تو راہ کا انتخاب مشکل ہو جاتا ہے۔

اس سے نمٹنے کے لیے کیا کیا؟

میرے پاس لالٹین تھی وہ جلا لی۔ اور اس کی مدھم سی روشنی میں آہستہ آہستہ اپنا راستہ تلاش کیا۔

اسے آپ خدا پر توکل کا دیا کریں یا خود اعتمادی کی روشنی۔ میرے پاس جو اس وقت تھا میں نے اسی کو اپنی قوت بنا لیا۔ اگرچہ وہ عام حالات میں اتنی مضبوط قوت نہیں تھی۔

اس سے نمٹ کر آ گے بڑھے شکر کہ جنگل سے باہر آئے۔ گھر نزدیک تھا۔۔

گھر کیسا ہے؟ تھوڑا سا ڈسکرائب کرو۔

چھوٹا سا ہے ۔ میری ضرورت کے عین مطابق اور میرے لیے بہت کافی ، روشن ہے ، کھُلا ، ہوادار ہے ۔ کھڑکیاں ہلکے رنگوں کے پردے سے ڈھکی ہیں دروازے کے باہر میرا نام لکھا ہے جو بہت فخر سے بتاتا ہے کہ وہ چھوٹی سی جنت میری ہے۔

گھر کے اندر پہنچے۔۔
ڈائننگ ٹیبل پر کیا رکھا ہوا ہے؟

کچھ تازہ پھول ایک گلدان میں سچے ہیں ۔ اخبار کے ساتھ ایک پین اور ڈائری پڑی ہے۔ ایک طرف کچھ پھل موجود ہیں۔ اور پانی سے بھرا ہوا جگ بمع گلاس ۔

بیک یارڈ میں ایک ایک چائے کا کپ ہے وہ کس رنگ کا ہے۔۔؟

ہلکے سرمئی رنگ کا ہے اس پر بہت خوبصورت پھول بنے ہیں۔

کیسے رکھا ہوا ہے؟

کپ بالکل سیدھا پڑا ہے۔

بیک یارڈ کیسا ہے تمہارا؟

کچھ ترتیب سے لگے درخت ہیں ۔ گھاس اُگی ہوئی ہے ۔ دو کرسیاں اور ان کے درمیان میں ایک چھوٹا سا میز ہے ۔ قریب خوبصورت اور رنگ برنگے پھولوں کی کیاریاں ہیں۔ ایک طرف گرلنگ کا سامان پڑا ہے۔اور بہت پُرسکون ہے۔

اس کے آگے پانی ہے کس فورم میں؟

چھوٹا سا سوئمنگ پول ہے۔

کبھی اس پانی کو کراس کیا؟

پول میں تیر کر کئی بار ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک جانا ہوا ہے ۔

****************

ویسے اوور آل بڑا مزا آیا باجی۔ یوں لگا جیسے دنیا کے جنگل میں پریشانیوں سے لڑ کے بالآخر آزمائش تمام ہوئی ۔ اور میں سکون سے اپنے گھر میں اپنے من پسند ساتھی کے ساتھ موجود ہوں۔ جہاں راہوں کی سختیاں جھیلنے کے بعد بہت سی خوشیاں اور سکون ہے۔
آزمائشوں کے بھنور میں پھنستا تو ہر کوئی ہے ، مگر کامیاب وہ ہوتا ہے جو دوران ِ گرفتاری صبر کرے اور اچھے کی امید سے اس پانی کو کراس کرے۔

مجھے یہ تو نہیں معلوم کہ آپ کے مطابق میرے کتنے جواب درست ہیں ہاں مگر میرے تخلیات میں سب ایسا ہی محسوس ہوا جیسا میں نے لکھا۔~

Neha
25-04-2010, 05:49 PM
;d
;d
;d:);d

Silversand.
25-04-2010, 05:50 PM
تو جناب سے فلسفہ کی کلاسس لینا پڑے گا۔ ھاھاھاھا

کلاسیں کیا لینی آپا جی۔ بس پڑھ لیا کریں جہاں جہاں میں بیان کروں۔ ان شاءاللہ کافی افاقہ ہو گا سمجھنے میں۔ ;)

کیا میں اتنے اہم سوالوں میں کچھ سوال کر سکتا ہوں؟

ہر انسان اپنی بات کو خود اہم بناتا ہے احسان بھائی۔ آپ اپنے اہم سوال بشوق کریں۔ میں منتظر ہوں۔

جرار بھائی آپ بہتتتتت اچھے ہیں۔۔:)

خوبصورتی دیکھی جانے والی چیز / شخص میں بعد میں اور دیکھنے والی نظر میں پہلے ہوتی ہے۔ آپ کی نظر بہت اچھی ہے جو اچھا دیکھتی ہے چھوٹی بہنا۔ آپ خود بہت اچھی ہو اس لیے میں اچھا لگا ہوں۔خوش رہو۔

Silversand.
25-04-2010, 05:51 PM
;d
;d
;d:);d

ہیں میں نے کون سی مزاحیہ بات کہی جو تمہاری دندیاں نکل رہی ہیں؟

Sehar Azad
25-04-2010, 05:53 PM
شکریہ جرار بھائی۔ آج آفس کا وقت ختم ہو گیا ہے انشاء اللہ کل اپنے سوال پوسٹ کروں گا۔

Neha
25-04-2010, 05:55 PM
کیا میں اپنے*اپنے جیسے*سوال لے کر حاضر ہو سکتی ہوں پھررر
ویسے اجازت نہیں لر رہی بتا رہی ہوں بس8)
ابھی احسان بھائی کے سوالوں کے جواب دے لو اچھے موڈ میں

اور احسان بھائی پلیززززززززز سوال قسطوں میں نہ کرئیے گا کہ ایک پوسٹ میں صرف دو چار سوال___ اس طرح پڑھنے میں مشکل ہو جاتی ہے
ڈھیروں سوال پوچھیے گا ___ یہ بھائے کے بچے نے روز روز تھوڑی ہاتھ آنا ہے
ھاھاھاھا

اور بھائی آپ کے لیے میں تازہ چھپکلیوں کا حلوہ بنا کے لاتی ہوں;d;d

Neha
25-04-2010, 05:56 PM
ہیں میں نے کون سی مزاحیہ بات کہی جو تمہاری دندیاں نکل رہی ہیں؟

ھاھاھاھاھا
میری دندیاں ویسے ہی آپ کو دیکھ کے نکل آتی ہیں
ان دندیوں سے بچ کے رہنا;d;d

Sabiha
25-04-2010, 08:07 PM
بھوت بھیا۔ کیسے ہیں آپ۔ سوال پوچھ لوں کیا۔

بچوں کو ڈرانے کے علاوہ اور کیا کام کرتے ہیں۔

اب تو بچے بہت چلاک ہوگئے ہیں وہ تو خود بھوتوں کو ڈراتے ہیں۔ کیا کبھی ایسے بچوں سے پالا پڑا آُ پ کا۔

پاگل ،احمق، اناڑی،پاجی،بے وقوف۔ ان میں سے کون بہتر ہے۔ اور کون بدترین۔

اگر آپ کی کسی بےوقوف سے بحث ہوجائے تو کون جیتے گا۔
آپ کے نزدیک معتبر شخص کون ہوتا ہے۔
آپ کے نزدیک غریب شخص کون ہے اور امیر کون
بیوی کا غلام بننے کےلیے آپ میں کتنی اور کون کون سی خوبیاں ہیں۔
مرد کا بیوی کا غلام بننے میں فائدہ ہے۔ یا احمق شوہر بننے میں۔
کیا کبھی آپ کو کسی نے بےوقوف بنایا۔
آپ بےوقوف بن کر کیسا محسو س کیا۔
یا پھر یہ سوچا کہ یہ تو کوئی بڑی بات ہی نہیں

Neha
25-04-2010, 08:11 PM
لیں جی میں ایک بار پھر مزید سوالات لے کے حاضر ہوں۔امید ہے جلد جوابات دے کے شکریہ کا موقع دیں گے
ابھی ایک لمبییییییییییی لسٹ ہے میرے سوالوں کی___ ابھی توبچو صرف اچھے والے چل رہے ہیں
چڑیلانہ قسم کے تو اینڈ پہ آئیں گے___ ھاھاھاھا
چلو اب شروع ہو جاؤ

مطالعہ کرتے ہیں؟ کون سے رائٹرز فیورٹ ہیں؟

پسندیدہ شاعر؟ غزل؟ نظم ؟ شعر؟ سب کا جواب دینا ہے یا مصرعہ لکھ دینا پہلا ۔

پنسندیدہ کتاب؟ اور کیوں؟

ٹی وی دیکھتے ہیں؟ کون کون سا چینل فیورٹ ہے؟

زیادہ تر کس قسم کے پروگرامز دیکھنا پسند کرتے ہیں؟

حالاتِ حاضرہ کے پروگرامز دیکھتے ہیں؟ پسندیدہ پروگرام؟ پسندیدہ تجزیہ نگار؟

ڈرامے دیکھتے ہیں یا تھے؟ لاسٹ ٹائم کون سا ڈرامہ دیکھا؟

پسندیدہ ٹی وی اداکار اور اداکارہ کا نام بتائیں؟ ناپسندیدہ کا بھی؟

فلمیں دیکھتے ہیں؟ ریسنٹ مووی کون سی دیکھی؟

کس قسم کی موویز پسند ہیں؟ پسندیدہ فلم ایکٹر اینڈ ایکٹریس؟ خبردار جو بپاشا چڑیل کا نام لیا تو

کون سا فلم ایکٹر زہر لگتا ہے یا اسے دیکھ کے شدید قسم کا غصہ آیا ہو؟

کیا آپ کو بھی ریتھک روشن کو دیکھ کے یہ خیال آیا کہ اسے لڑکی ہونا چاہیئے تھا؟ خاص طور پہ اس کا ڈانس دیکھ کے

کیا سلمان خان واقعی جوکر سا ہے اور بندروں جیسا کہ صرف مجھے ہی لگتا ہے؟

پسندیدہ گلوکار؟ اولڈ گولڈ میں بھی اور نیو میں بھی؟

کس قسم کی موسیقی پسند ہے؟ اور کب کب سنتے ہیں؟

کوئی فیورٹ گانا ؟ یا کوئی ایسا جو بے خیالی میں بھی اکثر گنگناتے ہوں؟

اپنی بھوتانہ آواز میں ایک عدد فریش سونگ سنائیں؟

عاطف اسلم کیسا لگتا ہے؟ اس کے گانوں کی لیریکس زیادہ اچھی ہوتی ہیں یا اس کی آواز؟

کیا آپ کو ڈانس آتا ہے؟ نہیں آتا تو بھی کبھی کیا؟

آپ کے لیے سب سے زیادہ خؤشی کا دن تب ہو گا جب مجھ سے جان چھوٹے گی۔۔۔۔تو کیا اس خؤشی کو سیلبریٹ کرنے کے لیے ڈانش کرو گے؟سوچ لینا اگر جواب نہیں میں ہوا تو یہ خوشی میں چھین بھی سکتی ہوں

آئیس کریم کون سے فلیور میں پسند ہے؟ کون سے میں ناپسند؟

میٹھا زیادہ شوق سے کھاتے ہیں یا نمکین؟

آپ کے بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پہ کیا کیا چیزیں ہوتی ہیں؟ فٹا فٹ ابھی دیکھ کے بتاؤ ساری کی ساری۔

ڈریسنگ ٹیبل پہ کیا کیا ہے__ سچ سچ ابھی دیکھ کے بتا دو

اس وقت روم کی کیا حالت ہے؟

آپ کے جوتے کہاں ہیں؟

کمرے میں ٹوٹل کتنے برتن ہیں؟

کمرے میں زیادہ سی ڈیز بکھری ہوئی ہیں یا بُکس؟ نام بھی بتانا سب کے

اس وقت آپ کے کمرے میں کوئی مہمان غلطی سے گھس جائے
تو اسے زیادہ شرمندگی ہو گی یا آپ کو؟

اب اگلی قسط بعد میں
خبردار جو غصہ ہوئے کسی سوال پہ
اور سچ سچ جواب دینا___ ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں آرہی ہوں بھوت بنگلے:mad:

Parishay
25-04-2010, 08:17 PM
very nice. bht achi ja rehi ho pinko

Silversand.
25-04-2010, 09:33 PM
کیا میں اپنے*اپنے جیسے*سوال لے کر حاضر ہو سکتی ہوں پھررر
ویسے اجازت نہیں لر رہی بتا رہی ہوں بس8)
ابھی احسان بھائی کے سوالوں کے جواب دے لو اچھے موڈ میں

اور احسان بھائی پلیززززززززز سوال قسطوں میں نہ کرئیے گا کہ ایک پوسٹ میں صرف دو چار سوال___ اس طرح پڑھنے میں مشکل ہو جاتی ہے
ڈھیروں سوال پوچھیے گا ___ یہ بھائے کے بچے نے روز روز تھوڑی ہاتھ آنا ہے
ھاھاھاھا

اور بھائی آپ کے لیے میں تازہ چھپکلیوں کا حلوہ بنا کے لاتی ہوں;d;d

چلو آو پھر مل کر حلوا کھائیں ۔ تمہارے بغیر میرے حلق سے کہاں اترے گا پیاری بہن۔;)

Neha
25-04-2010, 09:35 PM
چلو آو پھر مل کر حلوا کھائیں ۔ تمہارے بغیر میرے حلق سے کہاں اترے گا پیاری بہن۔;)

ھاھاھاھاھاھاھا آپ کو پتا ہے ناں مجھے کھانے پینے کا اتنا شوق نہیں;d
بس چوچو اچھے لگتے ہیں وہی کھانے ہیں____ اگر دے دو اپنی پالی شی بہن کو تو:(:(۔۔۔۔۔۔۔۔

Silversand.
25-04-2010, 09:51 PM
بھوت بھیا۔ کیسے ہیں آپ۔ سوال پوچھ لوں کیا۔

اللہ کا شکر ہے کہ اچھا ہوں۔ جی بشوق پوچھیں۔

بچوں کو ڈرانے کے علاوہ اور کیا کام کرتے ہیں۔

میں کھانا کھاتا ہوں ، سانس لیتا ہوں ، چلتا پھرتا ہوں ، ٹی وی دیکھتا ہوں ، پڑھتا ہوں ، اور لکھتا ہوں۔ باقی بھی بہت کچھ کرتا ہوں تفصیل بتائی تو جگہ تھوڑی پڑ جائے گی۔~

اب تو بچے بہت چلاک ہوگئے ہیں وہ تو خود بھوتوں کو ڈراتے ہیں۔ کیا کبھی ایسے بچوں سے پالا پڑا آُ پ کا۔

ہاں جی میری اپنی فیملی میں ایسے ہوشیار بچے موجود ہیں ۔ لیکن پھر بھی کبھی کبھی میں ان کو ڈرانے میں کامیاب ہو ہی جاتا تھا۔

پاگل ،احمق، اناڑی،پاجی،بے وقوف۔ ان میں سے کون بہتر ہے۔ اور کون بدترین۔

پا جی ۔ ہی پکارنے میں بہتر لگا ہے۔ اور بدترین طے کرنے والا میں کون ہوں؟ ہر شخص کبھی کبھی احمق بن جاتا ہے۔ ہر سیانا کبھی نا کبھی بےوقوف بھی بن جاتا ۔ ہر کوئی ہر کام میں کھلاڑی نہیں ہوتا کسی نہ کسی میں اناڑی بھی ہوتا ہے۔ اور پاگل تو اللہ تعالٰی کسی کونہ کرے آمین۔

اگر آپ کی کسی بےوقوف سے بحث ہوجائے تو کون جیتے گا۔

اول میں بحث نہیں کرتا ، دوسرا میں کیسے جان سکتا ہوں کہ سامنے والا بےوقوف ہے ؟ درحقیقت کوئی کسی کے بارے میں اگر یہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مخاطب بےوقوف ہے تو وہ خود ہی بےوقوف ہوتا ہے۔ اس لیے جیت ہار کا سوال تو بھاپ بن کر اُڑ گیا۔

آپ کے نزدیک معتبر شخص کون ہوتا ہے۔

جو عزت کروانا جانتا ہو ، جس کی عزت کسی کے کہنے سے نہ کی جائے۔

آپ کے نزدیک غریب شخص کون ہے اور امیر کون

میں اپنی بات کیا کہوں ۔ حضرت علی ع نے فرمایا کہ غریب وہ ہے جس کا کوئی دوست نہ ہو۔

بیوی کا غلام بننے کےلیے آپ میں کتنی اور کون کون سی خوبیاں ہیں۔

خیر میرا ایسا نہ ارادہ ہے نہ سوچ ۔ یہ رشتے برابری کے ہوتے ہیں محبت میں غم میں خوشی میں اور حقوق میں بھی پھر کمتری یا برتری کا سوال ہی نہیں آتا ۔ نصف بہتر غلام ہوتی ہے نہ مجازی خدا۔

مرد کا بیوی کا غلام بننے میں فائدہ ہے۔ یا احمق شوہر بننے میں۔

احمق کوئی نہیں ہوتا بہنا ۔ اور نہ غلام ۔ یہ رشتے پیار محبت والے ہوتے ہیں کبھی مان لو ، کبھی منوا لو۔ اس لیے فائدہ اس میں ہے کہ دوست بن کر رہو۔ کسی کو کمتر نہ جانو ، خود کو برتر نہ سمجھو تو سب اچھا ہوتا ہے۔

کیا کبھی آپ کو کسی نے بےوقوف بنایا۔

ہر انسان چاہے وہ خود کو عقلمند سمجھے نہ سمجھے بےوقوف بن جاتا ہے۔ کبھی حالات کے ہاتھوں اور کبھی قسمت کے۔

آپ بےوقوف بن کر کیسا محسو س کیا۔

اول تو معلوم نہیں کہ میں بنا تو کب بنا تو کیسے بنا۔ اگر بنابھی تو نوٹ نہیں کیا ۔ کیا پتا تھا کہ انٹرویو میں کوئی پوچھ لے گا۔:confused:

یا پھر یہ سوچا کہ یہ تو کوئی بڑی بات ہی نہیں

سوچنے کے لیے اور بڑی باتیں ہیں پھر ان باتوں پر کیا سوچنا۔8)

Neha
25-04-2010, 09:58 PM
]
آپ بےوقوف بن کر کیسا محسو س کیا۔

اول تو معلوم نہیں کہ میں بنا تو کب بنا تو کیسے بنا۔ اگر بنابھی تو نوٹ نہیں کیا ۔ کیا پتا تھا کہ انٹرویو میں کوئی پوچھ لے گا۔:confused:
)[/COLOR][/SIZE]

ھاھاھاھاھاھاھاھا بھائی
سو کیوٹ ھاھاھاھاھاھا

اب تو پتا چل گیا ناں
اور پھر ان شاء اللہ جلد ہی آپ نے ولڈ فیمس رائٹر بن جانا ہے تو وہاں بھی ایسے ایسے سوال پوچھے جائیں گے کہ;d۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج سے دھیان رکھنا اس بات کا____ وہاں جگہ بلینک چھوڑنے کی اجارت نہیں ملنی:o:o

Silversand.
25-04-2010, 10:33 PM
لیں جی میں ایک بار پھر مزید سوالات لے کے حاضر ہوں۔امید ہے جلد جوابات دے کے شکریہ کا موقع دیں گے
ابھی ایک لمبییییییییییی لسٹ ہے میرے سوالوں کی___ ابھی توبچو صرف اچھے والے چل رہے ہیں
چڑیلانہ قسم کے تو اینڈ پہ آئیں گے___ ھاھاھاھا
چلو اب شروع ہو جاؤ

ابھی تو تم گئی بھی نہیں تھی آ بھی گئی؟:confused: اللہ رے اللہ ۔اللہ کرے میری خیر ہو ، آمین۔

مطالعہ کرتے ہیں؟ کون سے رائٹرز فیورٹ ہیں؟

کبھی رائٹر دیکھ کر بہت کم کچھ پڑھا ہے ۔ مجھے جو پڑھنے میں اچھا لگتا ہے وہ پڑھ لیتا ہوں ۔

پسندیدہ شاعر؟ غزل؟ نظم ؟ شعر؟ سب کا جواب دینا ہے یا مصرعہ لکھ دینا پہلا ۔

علامہ اقبال ،اسد اللہ خان غالب ، احمد فراز ، محسن نقوی۔

غزل ۔

آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک
کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک

نظم۔

فرحت عباس شاہ کی ایک نظم ہے۔ میری بہت بہت پسندیدہ
ابھی کچھ پل ہمارے ہاتھ میں ہیں۔

شعر ۔

بہت سے ہیں ۔اور سب کے پسند ہیں۔ علامہ اقبال کے بھی اور محسن نقوی سمیت احمد فراز کے بھی۔ اس لیے بتانا مشکل ہے۔

پنسندیدہ کتاب؟ اور کیوں؟

کورس کی ساری کتابیں ۔ پڑھنی جو پڑتی ہیں چاہو نہ چاہو ۔ ویسے پاکستان میں ہر کتاب کے اینڈ پر لکھا ہوتا تھا کتاب بہترین ساتھی ہے اسے پیار کیجیے اور ضائع ہونے سے بچائیے۔ اور سب دوست پسندیدہ ہوتے ہیں یعنی سب کتابیں بھی ہوئیں۔ آہ ۔۔۔۔۔ دماغ گھوم گیا۔

ٹی وی دیکھتے ہیں؟ کون کون سا چینل فیورٹ ہے؟

ہاں جی بالکل دیکھتا ہوں۔ اسپورٹس چینل فیورٹ ہے ۔ ٹین اسپورٹس۔

زیادہ تر کس قسم کے پروگرامز دیکھنا پسند کرتے ہیں؟

اسپورٹس اور پولیٹیکل پروگرامز۔

حالاتِ حاضرہ کے پروگرامز دیکھتے ہیں؟ پسندیدہ پروگرام؟ پسندیدہ تجزیہ نگار؟

جو بھی لگا ہو سب دیکھ لیتا ہوں۔ کم ہی وقت ملتا ہے ٹی وی کے لیے۔ سب پسندیدہ ہیں۔ تجزیہ نگار تمہیں کتنے پتا ہیں؟ جو چبھتی ہوئی سچی بات کہے وہ ہر بندہ پسند ہے۔

ڈرامے دیکھتے ہیں یا تھے؟ لاسٹ ٹائم کون سا ڈرامہ دیکھا؟

نہیں دیکھتا ۔ ویسے این ڈی ٹی وی پر ایک ڈرامہ آتا ہے دیوی ۔ اس میں بچی مجھے بہت بہت پسند ہے بہت کیوٹ سی اس کی خاطر کبھی کبھی وہ والا ڈرامہ دیکھ لیتا ہوں ۔ وقت بھول جاتا ہوں کب لگتا ہے اگر کبھی اتفاق سےلگا ہو تو دیکھ لیتا ہوں۔

پسندیدہ ٹی وی اداکار اور اداکارہ کا نام بتائیں؟ ناپسندیدہ کا بھی؟

کوئی بھی نہیں ۔

فلمیں دیکھتے ہیں؟ ریسنٹ مووی کون سی دیکھی؟

کبھی چھٹی والے دن دیکھ لیتا ہوں۔ لاسٹ ۔ ایئر فورس ون ۔ ایک پرانی انگلش فلم ۔ اور تھوڑی سی وہ 2010 نئی ہے مگر مکمل دیکھ نہیں سکا ابھی تک۔

کس قسم کی موویز پسند ہیں؟ پسندیدہ فلم ایکٹر اینڈ ایکٹریس؟ خبردار جو بپاشا چڑیل کا نام لیا تو

ہاہاہاہا کیوں نہ لوں جب اچھی لگتی ہے تو ۔;d
موویز نہیں پسند انڈین لگی ہو کبھی اور اچھی لگے تو تھوڑی بہت دیکھ بھی لیتا ہوں۔
سب اچھے ہیں ۔ اچھےلگتے ہیں۔

کون سا فلم ایکٹر زہر لگتا ہے یا اسے دیکھ کے شدید قسم کا غصہ آیا ہو؟

نہیں ایسا تو کوئی بھی نہیں ہے۔

کیا آپ کو بھی ریتھک روشن کو دیکھ کے یہ خیال آیا کہ اسے لڑکی ہونا چاہیئے تھا؟ خاص طور پہ اس کا ڈانس دیکھ کے

نہیں بالکل نہیں۔ اچھا ڈانسر ہے۔ اور لڑکی کیوں ہونا چاہیے تھا؟ اچھا خاصا ہے بھئی۔

کیا سلمان خان واقعی جوکر سا ہے اور بندروں جیسا کہ صرف مجھے ہی لگتا ہے؟

ایسا تو نہیں ہے اچھا ایکٹر ہے۔ اور لڑکی عزت کرو دوسروں کی ۔ اور اپنے دماغ کا علاج کرواو ۔

پسندیدہ گلوکار؟ اولڈ گولڈ میں بھی اور نیو میں بھی؟

نصرت فتح علی ، نور جہاں ، غلام علی ، فریدہ بیگم ، نیرہ نور ،لتا، مُکیش ،کشور ، جگجیت سنگھ نیا کوئی نہیں۔

کس قسم کی موسیقی پسند ہے؟ اور کب کب سنتے ہیں؟

ویسے موڈ پر ہے مگر تیز میوزک بہت کم سنتا ہوں زیادہ تر غزل سنتا ہوں ۔ اور جب دل کرے سن لیتا ہوں۔ ڈرائیونگ کے دوران یا کبھی رات میں۔

کوئی فیورٹ گانا ؟ یا کوئی ایسا جو بے خیالی میں بھی اکثر گنگناتے ہوں؟

فیورٹ بہت سے ہیں ۔ اور سب غزلیں۔ خیال یا بے خیالی ، میں نہیں گنگناتا ۔

اپنی بھوتانہ آواز میں ایک عدد فریش سونگ سنائیں؟

فریش تو نہیں اولڈڈڈ ہے۔ مگر میرا پسندیدہ ہے۔ سنو۔

یا ہووووووووو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا ہووووووووووووو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چاہے کوئی مجھے جنگلی کہے
کہنے دو جی کہتا رہے
ہم پیار کے طوفانوں میں گھرے
ہم کیا کریں

یا ہوووووووووو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا ہووووووووووووو ;d

عاطف اسلم کیسا لگتا ہے؟ اس کے گانوں کی لیریکس زیادہ اچھی ہوتی ہیں یا اس کی آواز؟

ٹھیک ہے۔ لیریکس اچھی ہوتی ہیں۔ آواز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زیادہ نہیں پسند۔ بہت ہی کم سنی ہے اس کی آواز۔

کیا آپ کو ڈانس آتا ہے؟ نہیں آتا تو بھی کبھی کیا؟

ہمممم ۔ آتا ہے۔ کبھی شوق شوق میں سیکھا تھا ۔

آپ کے لیے سب سے زیادہ خؤشی کا دن تب ہو گا جب مجھ سے جان چھوٹے گی۔۔۔۔تو کیا اس خؤشی کو سیلبریٹ کرنے کے لیے ڈانش کرو گے؟سوچ لینا اگر جواب نہیں میں ہوا تو یہ خوشی میں چھین بھی سکتی ہوں

بالکل ل ل ل ل ل ل بہت خوشی ہو گی۔
نہیں اتنا بھی خوش نہیں ہوتا ۔ بس مسکرا دیتا ہوں ۔ دل خوش ہو گا بس۔

آئیس کریم کون سے فلیور میں پسند ہے؟ کون سے میں ناپسند؟

کوکونٹ ، مینگو ، ونیلا ۔ چوکلیٹ آئسکریم ، کیک وغیرہ میں نہیں پسند۔

میٹھا زیادہ شوق سے کھاتے ہیں یا نمکین؟

میٹھا۔

آپ کے بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پہ کیا کیا چیزیں ہوتی ہیں؟ فٹا فٹ ابھی دیکھ کے بتاؤ ساری کی ساری۔

ایک پانی کی بوتل ، قلم ، ڈائری ، ٹشو پیپر کا ڈبہ ، ایم پی تھری ، ٹی وی کا ریمورٹ ، ایک گلاس اورنج جوس سے بھرا ہوا۔ اور بس۔

ڈریسنگ ٹیبل پہ کیا کیا ہے__ سچ سچ ابھی دیکھ کے بتا دو

ڈریسنگ ٹیبل کوئی الگ سے نہیں ہے میرے پاس یہاں۔ ایک دوسری سائیڈ ٹیبل ہے اس پر کچھ پرفیومز ہیں اور میری رسٹ واچ اور چابیاں ، اور والٹ۔

اس وقت روم کی کیا حالت ہے؟

ہاہاہاہاہا اللہ کا شکر ہے اس وقت سمٹا ہوا ہے یعنی میرا میرا نہیں لگا رہا۔

آپ کے جوتے کہاں ہیں؟

آہم آہم ۔ جہاں اتارے تھے وہاں تو نہیں ہوں گے۔;d
ایک نظر آ رہا ہے دروازے کے پیچھے دوسرا بھی وہیں ہو گا میرے خیال سے۔

کمرے میں ٹوٹل کتنے برتن ہیں؟

بس ایک جوس کا گلاس۔ آج چھٹی تھی نا کھانا باہر بیٹھ کر کھا کر آیا ہوں ٹیبل پر اس لیے برتن اندر نہیں ہیں۔ دیکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا بچہ ہوں۔

کمرے میں زیادہ سی ڈیز بکھری ہوئی ہیں یا بُکس؟ نام بھی بتانا سب کے

سی ڈیز تو نہیں بکھریں استعمال ہی نہیں کیں۔ البتہ کتابیں ہیں کچھ بکھری بکھری سی میرے بالوں کے جیسی ۔ بکس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کورس کی ہیں بی بی۔

اس وقت آپ کے کمرے میں کوئی مہمان غلطی سے گھس جائے
تو اسے زیادہ شرمندگی ہو گی یا آپ کو؟

ہاہاہاہاہا مجھے تو ہر گز نہیں ہو گی۔ میں اینٹی شرمندگی ہوں۔
جو آئے اپنے رسک پر آئے۔ ویسے آئے ہی کیوں؟ باہر بیٹھے نا مجھ سے ملنا مقصود ہو گا تو مین باہر جا کر مل آوں گا 5 منٹ کو۔

اب اگلی قسط بعد میں
خبردار جو غصہ ہوئے کسی سوال پہ
اور سچ سچ جواب دینا___ ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں آرہی ہوں بھوت بنگلے:mad:

ہائےےےےےےےے کب ہوا ہوں غصہ ۔ سب کے تو جواب دے دئیے اچھے بچوں کی طرح۔ پلیززززز تم نہ آنا ۔اسی خوف سے سارے سوالوں کے جواب دئیے ہیں۔

Neha
25-04-2010, 10:43 PM
ھاھاھاھاھا بہت مزے کے جوابات
اور مجھے بہت سارے تجزیہ نگاروں کا پتا ہے اچھاااااا_ آپ نے مجھے کیا سمجھ رکھا ہے___بھوت نہ ہوں تو_________ویسے ڈیڈی سنتے ہیں ان کے پراگرامز شوق سے میں بس غصے سے دیکھتی رہتی ہوں

اور دیوی _________ ہاں ناں مجھے بھی وہ بہتتت پسند ہے 10:30 بجے آتا ہے رات کو____اور اس کے بعد کاشی والا بھی بہت اچھا ہے وہ بھی دیکھا کرو۔اچھاا

اور سانگ_____ھاھاھاھاھاھا واہ واہ کتنے مزے کا ہے اور پھر آپ کی سریلی بھوتانہ آواز_________سارے محلے والے جمع ہو گئے ہیں ھمارے گھر کے باہر
میں انہیں دیکھ کے اتی ہوں
آپ تب تک اگلے سوالوں کے جواب دو::)

Neha
25-04-2010, 10:56 PM
اب کچھ سوالات آپ کے فیورٹ ٹاپک کے حوالے سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امید ہے اب آپ انجوائے کرو گے
لکھنے تو بہت سارے تھے پر باتوں مین لگ گئی بیچ میں
آدھے دماغ سے اُڑ ہی گئے:(

_کیا محبت ایک بار ہوتی ہے؟

2_کیا پہلی محبت بھلائی جا سکتی ہے؟ ایسا ممکن ہے؟

3_پتا کیسے چلتا ہے کہ آپ کو کسی سے محبت ہو گئی ہے؟ یہ نیندیں آُڑنے والی مثال نہ دینا وہ تو بھوک یا ٹینشن میں بھی اُڑ جاتی ہیں۔اس کا کیا یہ مطلب ہوا کہ ہمیں ٹینشن سےیا کھانا کھانے سے محبت ہے بھلا

4_ٹین ایج کی محبت سچی ہوتی ہے یا نادانی؟ یہ ہر کوئی اسے نادانی کیوں کہتا ہے بھلا؟

5_کیا عشق کے بغیر زندگی نامکمل ہے؟ ایسا ہے تو کیوں؟

7__ محبت میں اظہار ضروری ہوتا ہے؟ کسی کو نہ آتا ہو تو۔۔۔۔۔۔۔۔
(اب یہ مت کہنا کہ وہ محبت ہی نہ کرے)

6_فرض کریں کسی کی شادی ہو جاتی ہے لیکن اس کی بیوی اور ماں کی آپس میں نہیں بنتی___ دونوں ایک دوسرے کے شدیددددددددددددددددد خلاف ہیں ___زبردست سا جھگڑا ہوتا ہے___آئے روز کے جھگڑوں کے علاوہ____ ماں اپنے بیٹے اور بیوی اپنے شوہر سے کہتی ہے کہ دونوں میں سے ایک کو چنے___تو اپ کے خیال میں اسے کیا کرنا چاہئیے؟ کسے چُنے؟
ماں سے بھی محبت ہے اور بیوی سے بھی بالکل ویسی جیسی آپ کو اپنی ڈریم گرل سے____

7_ یہ شوہر کے دل کا راستہ ہمیشہ پیٹ سے ہی کیوں ہو کر جاتا ہے بھلا؟ پھیپھڑوں وغیرہ سے نہیں جا سکتا کہ کوئی اچھی سی پرفیوم لگائے اور شوہر کو بیوی سے محبت ہو جائے ہیں ناں؟ اس سے تو لگتا ہے کہ شوہر کو کھانے سے محبت ہے

8__ آپ کو بھی اپنی ڈریم گرل سے بہت محبت ہے ناں اور وہ تو اول درجے کی پھوہڑ ہے(معذرت کے ساتھ)۔ یعنی اسے کھانا کیا کپڑے استری کرنا بھی نہیں آتا۔تو آپ کو اس سے کیونکر محبت ہو گئی؟

9_ کچھ لوگ کہتے ہیں محبت روح سے پیار ہے۔۔۔تو پھر خوبصورت بیویاں کیوں ڈھونڈتے ہیں؟ روح تو ہر ایک کی ہی پیاری ہوتی ہے ناں۔؟ ایسے لوگوں کو کیا کہیں گے___ ؟

10___کہتے ہیں کہ محبت وہ کھیل ہے جس میں عقل ہار جاتی ہے۔____اس کا کیا مطلب ہوا؟

11___ محبت اندھی ہوتی ہے۔۔۔۔کیا یہ بات سچ ہے؟ مثال دے کر واضح کریں۔

12___ پہلی نظر کی محبت۔۔۔۔۔۔لو ایٹ فسٹ سائٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا کوئی وجود ہے؟
پہلی نظر میں کوئی اچھا تو لگ سکتا ہے پر *محبت*۔ میرا دماغ یہ بات کیوں نہیں مانتا۔اس پہ سمارا سس نے افسانہ بھی لکھا تھا ناں۔۔۔*محبت کی بولی* والا۔۔۔۔۔۔ہنس ہنس کے میرا برا حال ہو گیا تھا۔ایسا بھلا کیسے ہو سکتا ہے۔لڑکے کو اس لڑکی کا اتاپتا کیا ،نام تک نہیں معلوم اور پہلی نظر میں محبت ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی شکر ہے اس نے اظہار نہیں کیا تھا ورنہ میں اس افسانے کا پارٹ ٹو لکھتی جس میں اظہار کے فوراً بعد *ماما__ماما____* کہتے ایک بچے کی اینٹری کروا دیتی۔

ابھی تک کے لیے اتنا ہی باقی بعد میں
اس سے پہلے کے میرا کھانا جل جائے اور امی ایکشن میں آجائیں۔میں بھاگ لوں۔۔بائے بائے
آپ جواب دو سب سوالوں کے

خبردار جو زیادہ فلسفیانہ اور سیریس جواب دیے تو
یہ ذہن میں رکھ کے دینا کہ یہ میں نے بھی پڑھنے ہیں:mad:

KishTaj
25-04-2010, 11:32 PM
یہ شوہر کے دل کا راستہ ہمیشہ پیٹ سے ہی کیوں ہو کر جاتا ہے بھلا؟ پھیپھڑوں وغیرہ سے نہیں جا سکتا کہ کوئی اچھی سی پرفیوم لگائے اور شوہر کو بیوی سے محبت ہو جائے ہیں ناں؟ اس سے تو لگتا ہے کہ شوہر کو کھانے سے محبت ہے

السلام علیکم
ہائیں :o پری آپی یہ کیا بات ہوئی اگر ایسا ہوا یعنی پھیپھڑوں سے تو اس کا مطلب یہ ہوا نا کہ شوہر کو پرفیوم سے محبت ہے ۔ ۔۔ ۔ ;d;d;d~

Neha
25-04-2010, 11:48 PM
السلام علیکم
ہائیں :o پری آپی یہ کیا بات ہوئی اگر ایسا ہوا یعنی پھیپھڑوں سے تو اس کا مطلب یہ ہوا نا کہ شوہر کو پرفیوم سے محبت ہے ۔ ۔۔ ۔ ;d;~

وعلیکم السلام

ہائے کیا پوائنٹ ڈھونڈا ہے تم نے کش مش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ تمھیں نظرِبد سے بچائے;d
ھاھاھاھاھا
اس کا جواب بعد میں دوں گی پہلے بھوت بھائی کو دینے دو جواب
اس طرح جس وے سے میں نے بات پوچھی ہے وہ بدل جانا ہے:o

Kash
26-04-2010, 12:34 AM
جرار صدقہ دے لینا اپنا بھیا۔۔۔ان چڑیلوں اور خوفصورت سی ڈائنوں کے ہتھے چڑھ گئے ہو تم۔۔۔پوری پوری امید ہے کہ جب یہاں سے فارغ الذمہ ہو کر نکلو گے تو گھر والے بھی بھوت سمجھیں گے پکا پکا۔
~

Sehar Azad
26-04-2010, 01:42 PM
السلام علیکم جرار بھائی۔

امید ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بخیر و عافیت ہوں گے۔ سوالات کا پہلا حصہ حاضر خدمت ہے۔

۱۔ آپ ٹی۔وی پر کون سے چینلز دیکھتے ہیں۔

۲۔ آپ کے فیورٹ پروگرامز۔

۳۔ آپ کو کون سے چینلز اچھے نہیں لگتے۔

۴۔ کیا کرکٹ میچ دیکھتے ہیں۔ اگر دیکھتے ہیں تو کیا ٹی۔وی پر قبضہ کر کے دیکھتے ہیں۔ یا وقفوں میں۔

۵۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ہار اور جیت پر کس قسم کے تاثرات ہوتے ہیں۔

۶۔ کرکٹ کے علاوہ کون سی گیم پسند ہے اور کس گیم کی پریکٹس ابھی بھی ہے۔

۷۔ آپ کس قسم کے پروفیسر بنیں گئیں۔ بورنگ یا اچھے والے۔

۸۔ آپ کونسی جگہ پڑھانے کا شوق رکھتے ہیں۔ ملک، شہر یا یونیورسٹی۔

۹۔ کب بے اختیار اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا دل کیا۔

۱۰۔ آف موڈ میں کسی انسان کا دماغ کتنے پرسنٹ کام کرتا ہے۔ تجربے سے جواب دیں۔

Parishay
26-04-2010, 07:52 PM
اُففففف اللہ۔ جرار بھاءی سب لوگ پیچھے پڑ گءے ہیں۔ کب جان چھوٹے گی آپکی~~~

علیش
27-04-2010, 09:46 AM
اُوہو جرار بھائی میرے مطلب ہے بھوت بھیا تو بھاگ بھی گئے ڈر کر:( بے چارے;d۔
میں تو سوال پوسٹ کرنے آئی تھی:(۔
خیر کب تک جرار بھائی جان::)

Hina Rizwan
01-05-2010, 10:29 AM
توبہ کتنے اوکھے اوکھے جوابات دئیے ہیں کچھ کچھ تو دور دور سے گزر گئے
لیکن اچھے دئیے ہیں:)

Hina Rizwan
01-05-2010, 10:31 AM
کیا آپ کو بھی ریتھک روشن کو دیکھ کے یہ خیال آیا کہ اسے لڑکی ہونا چاہیئے تھا؟ خاص طور پہ اس کا ڈانس دیکھ کے

نہیں بالکل نہیں۔ اچھا ڈانسر ہے۔ اور لڑکی کیوں ہونا چاہیے تھا؟ اچھا خاصا ہے بھئی۔

پنکی کی بچییییییییی:mad::mad:

Silversand.
01-05-2010, 06:37 PM
اب کچھ سوالات آپ کے فیورٹ ٹاپک کے حوالے سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امید ہے اب آپ انجوائے کرو گے
لکھنے تو بہت سارے تھے پر باتوں مین لگ گئی بیچ میں
آدھے دماغ سے اُڑ ہی گئے

صرف میرا ہی فیورٹ کیوں؟ آپ کا بھی تو ہے۔ ان فیکٹ سبھی کا ہو گا۔ چلو اچھا ہوا آدھے تو دماغ نامی خالی ڈبے سے نکلے باقیوں نے نمٹتا ہوں۔

_کیا محبت ایک بار ہوتی ہے؟

یہ تو کرنے والے کی قابلیت پر منحصر ہے۔ اگر وہ قابل ہو تو ایک سے زیادہ بار بھی کر لے۔

2_کیا پہلی محبت بھلائی جا سکتی ہے؟ ایسا ممکن ہے؟

پہلی کیا میں تو کہتا ہوں ، درمیانی، آخری کوئی بھی نہیں بھلائی جا سکتی۔ ناممکن ہے جی بالکل نا ممکن۔ ایسے ہی جیسے چاہے 4 شادیاں کر لیں یا اس سے بھی زیادہ بیوی ایک بھی اپنا آپ بھلانے نہیں دیتی۔

3_پتا کیسے چلتا ہے کہ آپ کو کسی سے محبت ہو گئی ہے؟ یہ نیندیں آُڑنے والی مثال نہ دینا وہ تو بھوک یا ٹینشن میں بھی اُڑ جاتی ہیں۔اس کا کیا یہ مطلب ہوا کہ ہمیں ٹینشن سےیا کھانا کھانے سے محبت ہے بھلا

ہاں یہ قابل ِ فکر سوال ہے۔ ہممممممممم۔ میرا خیال ہے جب انسان جی جی کرنے لگے نا تب اسے محبت ہو جاتی ہے۔ ورنہ عام طور پر انسان ۔ میں میں۔ بکری والا نہیں انا والا ہی کرتا ہے۔ اور محبت ہو جانے کے بعد جی جی۔;d

4_ٹین ایج کی محبت سچی ہوتی ہے یا نادانی؟ یہ ہر کوئی اسے نادانی کیوں کہتا ہے بھلا؟

اگر یہاں کسی ٹین ایجر نے پڑھ لیا تو خوامخواہ مجھے بُرا بھلا کہے گا بھئی ۔ ویسے میچورٹی بہت کچھ بدل بھی دیا کرتی ہے۔ کسی اور کا کیا کہنا خود انسان اپنی باتوں کو بچگانہ حرکتیں کہتا ہے۔

5_کیا عشق کے بغیر زندگی نامکمل ہے؟ ایسا ہے تو کیوں؟

عشق ِ حقیقی کے بغیر تو بالکل نا مکمل ہے۔ عشق مجازی نصیب والوں سے ملاقات فرماتا ہے۔ اور ہو جائے تو اس کے بغیر زندگی نا مکمل تصور کی جاتی ہے۔ نہ ہو ، تو رولا ہی کوئی نہیں۔ نہ زندگی ادھی ادھوری لگتی ہے نہ اپنی ذات۔

7__ محبت میں اظہار ضروری ہوتا ہے؟ کسی کو نہ آتا ہو تو۔۔۔۔۔۔۔۔
(اب یہ مت کہنا کہ وہ محبت ہی نہ کرے)

تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر وہ ایسا کرے کہ کسی دوسرے سے کہے کہ اس کی طرف سے اس کے محبوب کے نام ایک لوو لیٹر لکھ دے اور نیچے لکھوا لے اپنا نام اور دے دے محبوب کو۔ اب اسے کیا پتا چلے گا۔ اور ہاں کسی ایک بندے سے لکھوانا جو لکھنے کے بعد اپنی ہینڈ رائٹنگ بھی مشکل سے دوبارہ پڑھ پائے۔ جیسے کہ تم۔;d

6_فرض کریں کسی کی شادی ہو جاتی ہے لیکن اس کی بیوی اور ماں کی آپس میں نہیں بنتی___ دونوں ایک دوسرے کے شدیددددددددددددددددد خلاف ہیں ___زبردست سا جھگڑا ہوتا ہے___آئے روز کے جھگڑوں کے علاوہ____ ماں اپنے بیٹے اور بیوی اپنے شوہر سے کہتی ہے کہ دونوں میں سے ایک کو چنے___تو اپ کے خیال میں اسے کیا کرنا چاہئیے؟ کسے چُنے؟
ماں سے بھی محبت ہے اور بیوی سے بھی بالکل ویسی جیسی آپ کو اپنی ڈریم گرل سے____

سیدھا سا حل ہے کوئی ایسا گھر لے لے جس کے دو پورشن ہوں ایک میں ماں جی کو رکھے دوسرے میں بیوی کو اور ایک دوسرے سے ملنے خاص طور پر اپنے اپنے کاموں میں مدد لینے سے منع کر دے۔
ہاں تو میں تو نہ ماں جی کو چھوڑوں نہ ڈریم گرل کو۔ ویسے نہ تو میری ماں جی ایسی تھیں نہ میری ڈریم گرل ایسی ہے۔ اور ویسے میں بھی بہت سیانا ہوں ۔ کوئی نہ کوئی درمیانی راہ نکال ہی لوں منا منو کے۔

7_ یہ شوہر کے دل کا راستہ ہمیشہ پیٹ سے ہی کیوں ہو کر جاتا ہے بھلا؟ پھیپھڑوں وغیرہ سے نہیں جا سکتا کہ کوئی اچھی سی پرفیوم لگائے اور شوہر کو بیوی سے محبت ہو جائے ہیں ناں؟ اس سے تو لگتا ہے کہ شوہر کو کھانے سے محبت ہے

پھیپھڑے پھولتے رہتے ہیں نا جب قہقہہ لگاو پھول گئے پھر واپس ایسی جگہ سے راستہ بنانا دشوار ہے۔ ٹریفک جام کا مسئلہ۔
معدہ آل ٹائم گنجان آباد رہتا ہے نا ۔ اسی لیے دل کو پسند ہوتا ہے۔
اچھی سی پرفیوم لگانے سے محبت ہو جائے تو سب سے پہلے پرفیوم کی دکان سے نہ ہو؟;d
اور ویسے اس طرح تو آدھی دنیا پرفیوم لگاتی ہے۔ تو کیا بیوی کی طرف سے اس بات کی اجازت ہو گی؟

8__ آپ کو بھی اپنی ڈریم گرل سے بہت محبت ہے ناں اور وہ تو اول درجے کی پھوہڑ ہے(معذرت کے ساتھ)۔ یعنی اسے کھانا کیا کپڑے استری کرنا بھی نہیں آتا۔تو آپ کو اس سے کیونکر محبت ہو گئی؟

لو جی آپ کو کیسے معلوم کہ وہ ایسی ویسی ہے؟ اور اگر نہیں بھی آتا تو کیا ہوا میں نے کوئی کام والی ماسی سے تو نہیں پیار کرنا تھا۔ مجھے وہ بس اچھی لگی تو میں نے ڈریم گرل بنا لیا۔ تم کیا ایسی خصوصیات دیکھ کر محبت کرنے کو ترجیح دو گی؟ اللہ خیر ہی کرے پھر تو۔

9_ کچھ لوگ کہتے ہیں محبت روح سے پیار ہے۔۔۔تو پھر خوبصورت بیویاں کیوں ڈھونڈتے ہیں؟ روح تو ہر ایک کی ہی پیاری ہوتی ہے ناں۔؟ ایسے لوگوں کو کیا کہیں گے___ ؟

جو چیز اٹریکٹ نہیں کرے گی انسان اس کو دیکھے گا کیسے، دیکھے گا نہیں تو قریب کیسے ہو گا ، قریب نہیں ہو گا تو جانے گا کیسے ، جانے گا نہیں تو باطنی حسن کا کیسے پتا چلے گا ، روح تک پہنچنے کے لیے اس کے جسم سے ملاقات بہت ضروری ہوتی ہے۔
خوبصورتی اٹریکٹ کرتی ہے ۔ اور اب تو لڑکیاں بھی ایسے ویسے لڑکوں کا انتخاب نہیں کرتیں ۔ اچھی صورت والے کو لفٹ کراتی ہیں۔ دیکھا نہیں عدنان سمیع کو کسی نے لفٹ نہیں کرائی اتنا ڈس ہارٹ ہوا کہ اسے میڈیا کی ہیلپ لینی پڑی ریکوئیسٹ کرنے کے لیے کہ اسے لفٹ کرائی جائے۔;d

10___کہتے ہیں کہ محبت وہ کھیل ہے جس میں عقل ہار جاتی ہے۔____اس کا کیا مطلب ہوا؟

اپنی ذات سے بڑھ کر کوئی عزیز ہو جائے تو انسان دانشوری کو پرے اٹھا کر رکھ ہی دیا کرتا ہے اب ضروری تو نہیں کہ جس سے محبت کی جائے وہ ہر بار ہی عقل کی ، فائدے کی بات کرے۔ لیکن ہاں یہ ضروری ہے کہ پیار کرنے والا ہمیشہ اس کی بات کو درست جانے اور من و عن قبول کرے۔

11___ محبت اندھی ہوتی ہے۔۔۔۔کیا یہ بات سچ ہے؟ مثال دے کر واضح کریں۔

میں اتفاق نہیں کرتا۔ میرے خیال میں تو محبت کی نظر بہت گہری ہوتی ہے وہ اندر تک کی وہ حقیقتیں دیکھ لیتی ہے جو ظاہری آنکھیں نہیں دیکھ پاتیں۔
مثال کا تو علم نہیں ایک سرسری سی بات کرتا ہوں۔ فرض کر لو کسی انسان میں ظاہری طور پر کچھ کمیاں ہین۔ کچھ ڈیفیشینسیز ہیں ۔ وہ عام انسانوں کے مقابلے میں بظاہر اتنا اچھا نہیں مکمل نہیں۔ لیکن محبت اسے ہمیشہ ان دوسرے انسانوں سے مختلف ہی سمجھتی ہے ۔ وہ اس کی شخصیت کی بظاہر دکھنے والی کمیوں کو نظر انداز کر کے اس کے اندر کی مضبوطی کو پسند کرتی ہے اس کا ذکر کرتی ہے اور اس انسان کو یقین دلاتی ہے کہ وہ دوسروں کے مقابل بہت الگ ، ہٹ کر اور مکمل ہے اندرونی طور پر اس کی ذات میں کوئی خلا نہیں۔

12___ پہلی نظر کی محبت۔۔۔۔۔۔لو ایٹ فسٹ سائٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا کوئی وجود ہے؟
پہلی نظر میں کوئی اچھا تو لگ سکتا ہے پر *محبت*۔ میرا دماغ یہ بات کیوں نہیں مانتا۔اس پہ سمارا سس نے افسانہ بھی لکھا تھا ناں۔۔۔*محبت کی بولی* والا۔۔۔۔۔۔ہنس ہنس کے میرا برا حال ہو گیا تھا۔ایسا بھلا کیسے ہو سکتا ہے۔لڑکے کو اس لڑکی کا اتاپتا کیا ،نام تک نہیں معلوم اور پہلی نظر میں محبت ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی شکر ہے اس نے اظہار نہیں کیا تھا ورنہ میں اس افسانے کا پارٹ ٹو لکھتی جس میں اظہار کے فوراً بعد *ماما__ماما____* کہتے ایک بچے کی اینٹری کروا دیتی۔

ہاہاہاہاہاہا اچھا ہوتا اس کا پارٹ ٹو تم لکھ ہی دیتی۔ مجھے پہلی نظر کی محبت کا کچھ علم نہیں۔ ہاں ایک مشورہ دے سکتا ہوں۔ کہ کوئی بھی کسی پر پہلی نظر ڈالے ہی مت ۔ دوسری ، تیسری یا پھر چوتھی نظر ڈال لو۔;d

ابھی تک کے لیے اتنا ہی باقی بعد میں
اس سے پہلے کے میرا کھانا جل جائے اور امی ایکشن میں آجائیں۔میں بھاگ لوں۔۔بائے بائے
آپ جواب دو سب سوالوں کے

خبردار جو زیادہ فلسفیانہ اور سیریس جواب دیے تو
یہ ذہن میں رکھ کے دینا کہ یہ میں نے بھی پڑھنے ہیں

نہیں دئیے فلسفیانہ جوابات ۔ اب خوش۔ ہاں تو پڑھو تم روکا کس نے ہے۔

Silversand.
01-05-2010, 06:42 PM
جرار صدقہ دے لینا اپنا بھیا۔۔۔ان چڑیلوں اور خوفصورت سی ڈائنوں کے ہتھے چڑھ گئے ہو تم۔۔۔پوری پوری امید ہے کہ جب یہاں سے فارغ الذمہ ہو کر نکلو گے تو گھر والے بھی بھوت سمجھیں گے پکا پکا۔

~

بجا فرمایا ۔ اب کچھ ایسا ہی مستقبل مجھے بھی دکھائی دے رہا ہے۔:confused:

اُففففف اللہ۔ جرار بھاءی سب لوگ پیچھے پڑ گءے ہیں۔ کب جان چھوٹے گی آپکی ~

ہاہاہاہاہا چلو جی کسی ایک پاسے تو لگی ہوئی ہے جان ۔ ورنہ جانے کہاں کہاں پھنس جائے گی۔

اُوہو جرار بھائی میرے مطلب ہے بھوت بھیا تو بھاگ بھی گئے ڈر کربے چارے;d۔
میں تو سوال پوسٹ کرنے آئی تھی۔ خیر کب تک جرار بھائی جان

بھاگا کب ؟ بھاگنے والوں میں تو میں نے اپنا شمار کبھی نہیں کیا۔ بس مصروفیت کے سبب آ نہیں سکا کچھ دن۔
آپ کریں سوال جم جم کریں۔ آہا یہ برف کی طرح جمنا نہیں ہے۔ خیر آپ اس بحث کو چھوڑیں اور سوالاتی برسات شروع کریں۔

جی جی اردو کا محاورہ ہے۔ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔

توبہ کتنے اوکھے اوکھے جوابات دئیے ہیں کچھ کچھ تو دور دور سے گزر گئے
لیکن اچھے دئیے ہیں:)

اجی جواب تو مین نے ابھی آسان آسان کر کے دئیے ہیں۔ آپ نے سوال نہیں دیکھے تھے؟ کتنے اوووووکھے اوووووکھے تھے۔
شکریہ آپا جی۔

Silversand.
01-05-2010, 06:56 PM
السلام علیکم جرار بھائی۔

امید ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بخیر و عافیت ہوں گے۔ سوالات کا پہلا حصہ حاضر خدمت ہے۔

وعلیکم السلام احسان بھائی۔

الحمدللہ بالکل۔ دیر سے جواب دینے پر معذرت کہ بوجہ مصروفیت کچھ دن آ نہ سکا۔

۱۔ آپ ٹی۔وی پر کون سے چینلز دیکھتے ہیں۔

اسپورٹس کا ٹین اسپورٹس ، ای ایس پی این ، اسٹار اسپورٹس ، یورو اسپورٹس ۔
نیوز کے لیے دنیا نیوز چینل ، اے آر وائے نیوز۔
اسلامی چینلز میں سے اہل بیعت ٹی وی ، ہدایت ٹی وی ۔
ڈراموں والے دیکھتا تو نہیں کبھی موڈ ہو تو این ڈی ٹی وی لگا رہنے دیتا ہوں مگر بہتتتتتتتتت کم۔

۲۔ آپ کے فیورٹ پروگرامز۔

مجھے ویسے زیادہ تر اسپورٹ ہی پسند ہیں پروگرامز بہت کم دیکھتا ہوں۔ کوئی سیاسی پروگرام لگا ہو تو سن لیتا ہوں کوئی خاص فیورٹ نہیں ۔ جو وقت ِ میسر میں مل جائے دیکھ لیتا ہوں۔

۳۔ آپ کو کون سے چینلز اچھے نہیں لگتے۔

ڈراموں والے۔

۴۔ کیا کرکٹ میچ دیکھتے ہیں۔ اگر دیکھتے ہیں تو کیا ٹی۔وی پر قبضہ کر کے دیکھتے ہیں۔ یا وقفوں میں۔

کرکٹ اور کوئی لڑکا نہ دیکھے یہ کیسے ممکن ہے؟ ویسے مجھے کرکٹ سے زیادہ فٹ بال پسند ہے ۔ مگر کرکٹ بھی چھوڑتا تو نہیں ۔ وقت ملے اور کام وام نہ ہو تو ضرور دیکھتا ہوں۔
ٹی وی پر دیکھنے کا بہت کم اتفاق ہوتا ہے میں نیٹ پر ہی دیکھتا ہوں اور وہ مکمل میرے قبضے میں ہوتا ہے۔

۵۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ہار اور جیت پر کس قسم کے تاثرات ہوتے ہیں۔

آہ ۔۔۔۔۔۔۔ یقینا ہار پر افسوس اور غصہ آتا ہے۔ جیت پر خوشی ہوتی ہے ۔ خاص طور پر انڈیا کے اگینسٹ ۔ دل چاہتا ہے کہ بس انڈیا سے نہ ہارے باقیوں سے بھی جیتے مگر انڈیا کے ساتھ ذرا دلی محبت ہے اس لیے اس سے ہار گوارا نہیں۔

۶۔ کرکٹ کے علاوہ کون سی گیم پسند ہے اور کس گیم کی پریکٹس ابھی بھی ہے۔

ٹینس ، فٹ بال ، بیڈ منٹن اور کچھ کچھ باسکٹ بال بھی۔
ٹینس کافی کھیلا ہے۔ اور فٹ بال بھی ۔ بیڈ منٹن تو اب بھی کھیلا جاتا ہے۔ گولف کے لیے والد صاحب کئی بار لے گئے ہیں رولز سمجھائے ہیں لیکن اپنے تو حافظے میں نہیں بیٹھتی یہ گیم۔

۷۔ آپ کس قسم کے پروفیسر بنیں گئیں۔ بورنگ یا اچھے والے۔

ہاہاہاہا اچھا سوال ہے۔ پڑھائی کے معاملے میں تو کافی سنجیدہ ہوں لیکن کوشش کروں گا کہ جیسے میں بور ہوتا ہوں ویسے اپنے اسٹوڈنٹس کو ہونے نہ دوں۔ مگر مشکل ہے احسان میاں کیونکہ یہ پروفیسر نہیں از خود پڑھائی بورنگ ہوتی ہے۔

۸۔ آپ کونسی جگہ پڑھانے کا شوق رکھتے ہیں۔ ملک، شہر یا یونیورسٹی۔

جس جگہ رہ رہا ہوں اسی ملک کے اسی شہر کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں۔

۹۔ کب بے اختیار اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا دل کیا۔

ویسے کافی باتیں ہیں کہ الحمدللہ پہلے ادا ہوتا ہے۔ جہاں تک بے اختیاری کی بات ہے تو زیادہ تر اپنے شاندار رزلٹس پر یا جاب کے حوالے سے ہر کامیابی پر دل کہتا ہے۔

۱۰۔ آف موڈ میں کسی انسان کا دماغ کتنے پرسنٹ کام کرتا ہے۔ تجربے سے جواب دیں۔

بھئی یہ تو ضبط پر منحصر ہے۔ اگر آپ خراب موڈ میں الگ تھلگ ہو جاتے ہین تو کافی جلدی اپنی کیفیت پر قابو پا لیتے ہیں۔ اگر آپ بول کر غصہ نکالنے والے ہیں تو دماغ کی کارکردگی صفر ہو جاتی ہے۔
میرا شمار تو خاموش ہو جانے والوں میں سے ہے اس لیے میرا دماغ فُل فُل کام کرتا ہے۔ ہاں ضد کر بیٹھتا ہوں موڈ آف کر کے ۔ لیکن ایکسپوز نہیں کرتا۔ کچھ دیر دیتا ہوں خود کو کمپوز کرنے کو بعد میں کوئی اچھا فیصلہ لے کر ہی موڈ بحال کرتا ہوں۔

Neha
01-05-2010, 07:11 PM
;d
;d
;d;d;d

Lubna Ali
01-05-2010, 07:19 PM
افففف اتنے اوکھے سوال اور جوابات بھی اتنے اوکھے

لگتا کوئ سوال بچا نہیں جو میں کر سکوں؟

Neha
01-05-2010, 07:22 PM
افففف اتنے اوکھے سوال اور جوابات بھی اتنے اوکھے

لگتا کوئ سوال بچا نہیں جو میں کر سکوں؟

لیں ابھی تو اتنے ڈھیر سارے بچے ہوئے ہیں لبنٰی آپی
کہیں تو اُن میں سے ایک لسٹ آپ کو بھی بجھوا دوں;);d
جن میں بھائی کے زیادہ غصہ ہونے کا امکان ہے
بلکہ غصہ سے سر پھاڑنے کا;d

Silversand.
01-05-2010, 07:27 PM
افففف اتنے اوکھے سوال اور جوابات بھی اتنے اوکھے

لگتا کوئ سوال بچا نہیں جو میں کر سکوں؟

ارے بڑی آپائیں سوال کب کرتی ہیں بھئی بس دعائیں دیتی ہیں آپ بھی دئیے جائیں۔

اور جی جواب تو آسان دئیے ہیں سوال زیادہ مشکل تھے۔~

لیں ابھی تو اتنے ڈھیر سارے بچے ہوئے ہیں لبنٰی آپی
کہیں تو اُن میں سے ایک لسٹ آپ کو بھی بجھوا دوں;);d
جن میں بھائی کے زیادہ غصہ ہونے کا امکان ہے
بلکہ غصہ سے سر پھاڑنے کا;d

تم نا اپنی چونچ بند رکھو اور جا کر کیلے کھاو کیلے۔:mad:

Neha
01-05-2010, 07:30 PM
تم نا اپنی چونچ بند رکھو اور جا کر کیلے کھاو کیلے۔:mad:

ھاھاھاھاھھا میری بھی چونچ ہے
ہاؤ سویٹ
آپ کی بہن جو ہوں:cool:
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھ اھاھاھا
اور آج کیلوں کا ناں ناغہ ہے
آج چُوچُو چلیں گے بسسسس;d;d

Parishay
01-05-2010, 07:34 PM
تم کیلے بھی کھاتی ہو ۔ وہ بھی اکیلے اکیلے:o:o:o

Neha
01-05-2010, 07:58 PM
تم کیلے بھی کھاتی ہو ۔ وہ بھی اکیلے اکیلے:o:o:o

میں تو اور بھی بڑا کچھ کھاتی ہوں
چھوٹی چھوٹی پریوں کو بھی کھا جاتی ہوں;d;d
بچ کے رہنا
ھاھاھاھا

اسماء
03-05-2010, 12:34 AM
میں بھی پوچھنے لگی ہوں۔۔۔سوال دیکھ کر پریشان نہیں ہونا۔۔
اسی قسم کے سوال ہم پوچھ لیتے ہیں۔۔بسم اللہ کے طور پر۔۔۔
(جوابات انسانوں والوں اور بھوتوں والے دونوں ہونے چاہییں)

آپ کا وزن؟

قد؟

آنکھیں کتنے سائز کی ہیں؟ دو ہیں چار؟

کبھی بہتتت غصہ آیا ہو اور آپ نے رد عمل بھی ظاہر کیا ہو ، پھر بڑی خوشی ہوئی ہو۔۔کہ واہ کیا کمال کی لڑائی کی میں نے۔۔ایسا ہوا کبھی؟ کب ہوا؟

آپ کو اختیار دیا جائے کہ جس شخص سے آپ کو الرجی ہے ،اس کے لیے ان میں ایک چیز پسند کرِیں تو وہ اسے گفٹ کر دی جائے گی۔۔آپ کیا چوز کریں گے؟؟
دُم
یا
ٹنڈ

(ابھی بس یہی بتائیں۔۔مہربانی ہوگی)

نوٹا بیانہ: پاکستان میں آ کر بنئے گا پروفیسر۔۔۔ پاکستان کو ضرورت ہے اچھے ٹیچرز کی۔۔۔ :)

Maria Masood
03-05-2010, 07:41 AM
بھوت بھیاااااااااااااااااااااا ا۔میں نے بھی کچھ پوچھا تھا اسکا جواب کہاں ہے۔۔۔۔۔۔۔

Parishay
05-05-2010, 07:39 PM
نہیںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںن مجھے نہیں کھانا میں نے تو کچھ نہیں کیا:o

Silversand.
05-05-2010, 07:43 PM
بھوت بھیاااااااااااااااااااااا ا۔میں نے بھی کچھ پوچھا تھا اسکا جواب کہاں ہے۔۔۔۔۔۔۔

سوری بہنا میں نے کیا اسکپ کر دیا آپ کے سوال کو؟ ~ دیکھتا ہوں پرانی پوسٹس میں ۔

Silversand.
05-05-2010, 07:50 PM
میں بھی پوچھنے لگی ہوں۔۔۔سوال دیکھ کر پریشان نہیں ہونا۔۔
اسی قسم کے سوال ہم پوچھ لیتے ہیں۔۔بسم اللہ کے طور پر۔۔۔
(جوابات انسانوں والوں اور بھوتوں والے دونوں ہونے چاہییں)

آپ نے کہہ دیا کہ پریشان نہیں ہونا تو چلو نہیں ہوتا ۔ ورنہ اپنا فُل فُل ارادہ تھا۔

آپ کا وزن؟

کوئی ہو گا 1000 یا 2000 کلو ۔
ویسے شاید 65 کلو کے آس پاس کہیں ہے۔

قد؟

ماں جی کہتی تھیں اونٹ جتنے لمبے ہو گئے ہو۔ اب اونٹ سے جا کر پوچھو وہ کتنا لمبا ہے۔ ویسے میرا قد 5 فٹ اور 9 انچ ہے۔

آنکھیں کتنے سائز کی ہیں؟ دو ہیں چار؟

اے لو دو چار کہہ کر آنکھوں کی توہین تو مت کرو کوئی درجن بھر تو ہوں گی ۔ نوٹ ۔ یہ دل کی آںکھوں کے بی سائیڈ ہیں۔ ;)

سائز ۔۔۔۔۔ ہمممممم۔۔۔۔۔ ایک بڑے تیل کے کنستر جتنا ۔۔۔۔۔۔۔۔نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔ وہ ٹافی ہوتی ہے نا ایکلیئرز ۔۔۔۔ اس کے جتنا ہے سائز۔

کبھی بہتتت غصہ آیا ہو اور آپ نے رد عمل بھی ظاہر کیا ہو ، پھر بڑی خوشی ہوئی ہو۔۔کہ واہ کیا کمال کی لڑائی کی میں نے۔۔ایسا ہوا کبھی؟ کب ہوا؟

ہاہاہاہا ہاں کسی لڑکے کو مار پیٹ کر آتا تھا تو بعد میں ڈانٹ تو پڑتی تھی مگر پھر سوچتا تھا کہ میں نے بڑا بہادری کا کام کیا۔ اب نہیں کرتا، اب اچھا بچہ بن گیا ہوں۔

آپ کو اختیار دیا جائے کہ جس شخص سے آپ کو الرجی ہے ،اس کے لیے ان میں ایک چیز پسند کرِیں تو وہ اسے گفٹ کر دی جائے گی۔۔آپ کیا چوز کریں گے؟؟
دُم
یا
ٹنڈ

سیدھی سیدھی ٹنڈ کروا دوں۔ ویسے لڑکوں کے ساتھ ایسی شرطیں لگا کرتی تھیں۔ ہارنے پر ٹنڈ کراو گے یا مونچھیں اڑواو گے۔ شکر ہے میں ایسی شرطیں کبھی ہارا نہیں۔ ;d

(ابھی بس یہی بتائیں۔۔مہربانی ہوگی)

بتا بھی دیا۔:cool:

نوٹا بیانہ: پاکستان میں آ کر بنئے گا پروفیسر۔۔۔ پاکستان کو ضرورت ہے اچھے ٹیچرز کی۔۔۔ :)

آہا ۔ ان شاءاللہ ضرور۔ کیوں کہ مجھے اچھے اچھےاسٹوڈنٹَس اچھے لگتے ہیں۔

Silversand.
05-05-2010, 07:58 PM
بہت مزے کا انٹرویو چل رہا ہے۔۔۔۔۔کافی تھکی ہوئی تھی ساری تھکان نکل گئ۔۔۔
میں کیا پوچھو سمجھ نہیں آرہا۔۔۔۔۔سارے سوال تو پوچھ ڈالے سب نے۔۔۔۔۔
یہی بتا دیں کہ چھوٹی بہن کو ون اردو کب جؤائن کروا رہیں ہیں۔۔۔۔؟۔

بس یہی ایک سوال تھا نا؟ ~ سوری اسکپ ہو گیا۔

چھوٹی بہن کو اردو لکھنی پڑھنی بولنی نہیں آتی ۔ وہ یہاں آ کر کیا کرے گی؟ اور آئے گی کیسے؟ ایک بار اسے کہا تھا کام کے سلسلے میں کہ جوائن کر کے ایک میسج کر دو۔ مگر اسے یہاں آ کر کچھ بھی سمجھ نہیں لگا۔ تو میں نے کہا چھڈو ۔ مٹی پاو۔

Maria Masood
07-05-2010, 12:04 PM

اوہ اچھا ۔۔چلیں خیر۔۔۔ویسے مجھے بڑا شوق تھا آپکی بہن سے ملنے کا۔۔کیونکہ بھوت بھائی ایک کی پری سی بہن نا ممکن سی بات ہے ہا جی ہی ہی۔۔۔۔

AroobaRazaq
07-05-2010, 01:39 PM
salaam nadeem bhai nay buhat acha sher likha hai mere khalat ko alfaz day diya hai thanks i really like jarar bhai

علیش
08-05-2010, 08:01 PM
ارےے یہ کیا جرار بھائی کو ریسٹ کس خوشی میں دیا جا رہا ہے::)
اسی لیے ہر وقت گہری سوچ میں ڈوبے رہتے ہیں کوئی کام جو نہیں کرتے۔:p
چلیں ذرا بزی شزی ہو جائیں۔
ابھی جو سوال کرنے والی ہوں۔ اُنکے جواب دیں کل آ کر چیک کروں گی۔:cool:
سوال پرسنل ہی ہوں گے فکر والی کوئی بات ہی نہیں۔
سوال نمبر ایک: آپکو کونسا کام کرنا سب سے زیادہ بُرا لگتا ہے۔ کسی اور کا نہیں آپ کے اپنے والے کی ہی بات کر رہی ہوں۔
سوال نمبر دو: اپنی چھوٹی بہن کو کب تنگ کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے آپکو؟
سوال نمبر تین: آپکی بہن آپکو کیسے تنگ کرتی ہے۔ مطلب چھیڑ کر پیار کر کے یا ایویں ہی۔;d
سوال نمبر چار: بھوت بھیا آپ اپنی کس چیز کو لے کر زیادہ پوزیسیو ہیں؟
سوال نمبر پانچ: آپکے گھوڑے کے بارے میں۔ کونسے کلر کا ہے کیا وہ کلر آپکو پسند ہے؟ اور کیا آپ نے اسے کوئی نام دیا ہے؟
ہمممم سوچ رہی ہوں بھئی۔ ظاہر ہے آپکو بزی کرنا ہے تو بونگیاں ہی ماروں گی نا۔;d
اوکے فیورٹ ڈش، فیورٹ ڈرنک اگر کوئی ہے تو۔
پاکستان کا لاسٹ وزٹ کب کیا تھا۔ جانے کا کوئی اِرادہ؟
ابھی کے لیے بسسس پھر آؤں گی آپ کو تنگ کرنے۔

Maria Masood
08-05-2010, 08:04 PM
ایک اور سوال ایڈ کرو۔۔۔۔۔۔آپ پاکستان کے کس شہر سے ہیں۔۔۔؟

علیش
08-05-2010, 08:10 PM
ایک اور سوال ایڈ کرو۔۔۔۔۔۔آپ پاکستان کے کس شہر سے ہیں۔۔۔؟

;)اوکے یہ سوال تمہاری طرف سے ٹھیک نا۔

Maria Masood
08-05-2010, 08:12 PM
;)اوکے یہ سوال تمہاری طرف سے ٹھیک نا۔

ٹھیک۔۔۔۔۔۔۔۔:)

Silversand.
10-05-2010, 03:08 PM
سوری سسٹرز تھوڑا سا مصروف ہوں ان شاءاللہ کل آپ کے سب سوالوں کے جواب دے دوں گا۔ آج تھوڑا مشکل ہے۔
آپ لوگ سوال لکھ چھوڑیں میں کل ایک ہی ساتھ ان کی بریانی بناوں گا۔;)

امید ہے آپ لوگ صبر رکھیں گے اور ناراض نہیں ہوں گے۔

ویسے بھی بقول شیکسپیئر۔

Have Patience and endure ;)

Swan
10-05-2010, 04:20 PM
کس چیز سے ڈر لگتا ھے

Silversand.
13-05-2010, 04:06 AM
ارےے یہ کیا جرار بھائی کو ریسٹ کس خوشی میں دیا جا رہا ہے
اسی لیے ہر وقت گہری سوچ میں ڈوبے رہتے ہیں کوئی کام جو نہیں کرتے۔
چلیں ذرا بزی شزی ہو جائیں۔
ابھی جو سوال کرنے والی ہوں۔ اُنکے جواب دیں کل آ کر چیک کروں گی۔
سوال پرسنل ہی ہوں گے فکر والی کوئی بات ہی نہیں۔

لو جی آپ کے ہوتے کون ویلا رہنے دیتا ہے بھلا~ ہو گیا بزی مگر شزی ہونا نہیں آتا اس لیے اُس سے معذرت۔

سوال کریں جی کیسے بھی کریں نو پرابلم۔ جواب تو میں نے ہی دینے ہیں نا مجھے پتا ہے کہ کب گاڑی کو تیسرے گیئر میں رکھنا ہے اور کب پانچویں میں ڈالنا ہے کیا سمجھیں۔;)

خیر جی بسم اللہ۔

سوال نمبر ایک: آپکو کونسا کام کرنا سب سے زیادہ بُرا لگتا ہے۔ کسی اور کا نہیں آپ کے اپنے والے کی ہی بات کر رہی ہوں۔

ہممممم۔۔۔ مجھے کمرا سمیٹنا بہت بُرا لگتا ہے۔ کپڑے استری کرنا بہت بُرا لگتا ہے۔

سوال نمبر دو: اپنی چھوٹی بہن کو کب تنگ کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے آپکو؟

او ہو ایسا تو کوئی دن نہیں گزرا جب مزا نہ آیا ہو۔ نہ ایسا کوئی دن گزرا جب تنگ نہ کیا ہو۔ مجھے ہر وقت اسے ستانے میں بہت مزا آتا ہے۔ ایک ہی تو گڑیا دی ہے اللہ میاں نے اب اسے بھی نہ ستاوں تو کسے ستاوں جی۔

سوال نمبر تین: آپکی بہن آپکو کیسے تنگ کرتی ہے۔ مطلب چھیڑ کر پیار کر کے یا ایویں ہی۔;d

وہ خوب بدلہ لے لیتی ہے۔ اکثر تو میرے بال خراب کر کے اورمیں بہت چڑتا ہوں وہ میرے بال ، ہیئر اسٹائل خراب کرے تو۔
اکثر وہ میری شرٹ پہن کر اور کیپ پہن کر میری نقلیں اتارتی ہے اور چڑاتی ہے۔ اور وہ سب کام کرتی ہے جس سے مجھے غصہ آئے یا میں چڑوں۔

سوال نمبر چار: بھوت بھیا آپ اپنی کس چیز کو لے کر زیادہ پوزیسیو ہیں؟

آوٹ لُک کو لے کر۔ ڈریسنگ کو لے کر اور سببببببببببب سے زیادہ اپنے بالوں اور ان کے اسٹائل کو لے کر ~ بس بالوں کو تو کوئی چھوئے بھی مت۔ ورنہ اس کی خیر نہیں۔

سوال نمبر پانچ: آپکے گھوڑے کے بارے میں۔ کونسے کلر کا ہے کیا وہ کلر آپکو پسند ہے؟ اور کیا آپ نے اسے کوئی نام دیا ہے؟

اس کا کلر بلیک ہے۔ ہاں مجھے ویسے بھی کالا رنگ اچھا لگتا ہے خاص طور پر گاڑی اور گھوڑے کو لے کر۔ نام تو نہیں بس رائڈر ہی کہتا ہوں۔

ہمممم سوچ رہی ہوں بھئی۔ ظاہر ہے آپکو بزی کرنا ہے تو بونگیاں ہی ماروں گی نا۔;d

جی جی اس میں تو ماشاءاللہ آپ ایکسپرٹ ہیں۔

اوکے فیورٹ ڈش، فیورٹ ڈرنک اگر کوئی ہے تو۔
پاکستان کا لاسٹ وزٹ کب کیا تھا۔ جانے کا کوئی اِرادہ؟

ڈش۔۔۔۔ ہمممممم بریانی اور فش پسند ہے۔

ڈرنگ میں جوسز اسپیشلی اورنج جوس ۔فریش ہو تو کیا بات ہے ورنہ ڈبے والا بھی چلتا ہے۔ جوس کے بعد کولا۔

پاکستان کا لاسٹ وزٹ 2سے 3 سال پہلے کیا تھا۔ فی الحال جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مگر ایک مرتبہ تو جاوں گا زندگی میں، کب وہ پتا نہیں۔

ابھی کے لیے بسسس پھر آؤں گی آپ کو تنگ کرنے۔

شکریہ جی مہربانی۔ جی جی ضرور آئیے گا مجھے بھی تنگ ہونے میں مزا آتا ہے۔

Silversand.
13-05-2010, 04:09 AM
ایک اور سوال ایڈ کرو۔۔۔۔۔۔آپ پاکستان کے کس شہر سے ہیں۔۔۔؟

پاکستان میں اسلام آباد میں رہتے تھے جناب۔

کس چیز سے ڈر لگتا ھے

چیز یعنی ؟ جانور؟ یا جن بھوت؟

ویسے اللہ کے بعد بابا سے بہت ڈرتا ہوں۔

مگر یہ جانور یا کوئی ایسی ویسی چیز سے نہیں ڈرتا۔ چھوٹے ہوتے ایک جن بابا سے ڈرتا تھا بڑا ہو کر خود ہی جن بابا بن گیا۔;d

Neha
13-05-2010, 04:11 AM
snake si bhi nai dartay:o:o:o

Silversand.
13-05-2010, 04:14 AM
snake si bhi nai dartay:o:o:o

لو جی وہ تو سب سے زیادہ مارے ہیں پاکستان میں۔ خاص طور پر جب ہم کالام گئےتھے کچھ دوست تو وہاں ایک ہوٹل تھا لب ِ دریا۔ وہاں اس کے روم میں بڑے چھوٹے چھوٹے سانپ آتے تھے۔ ان کو بڑا مارا ہے۔
بڑے سانپوں سے روبرو واسطہ نہیں پڑا۔ البتہ سانپ والی ڈاکومنٹریز اور انگلش موویز بہت پسند ہیں مجھے بہت شوق سے دیکھتا ہوں۔
مگر ایز سچ ڈر نہیں لگتا۔

Noor-ul-Ain Sahira
13-05-2010, 05:08 AM

اف جرار کیا یاد کروا دیا
کالام:o۔
مجھے کسی ہوٹل کا نام تو یاد نہیں مگر میں نے تو کوئی سانپ نہیں دیکھا تھا وہان اللہ کا شکر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ورنہ دیکھ کر ہی بے ہوش ہو جاتی بس۔

Noor-ul-Ain Sahira
13-05-2010, 05:11 AM
اچھا میری سوال کا جواب دو
تم کب انسانوں کی جون میں وآپس آ ؤ گے منا؟ تم کو بھوت بنے دیکھ دیکھ ہم بہت ڈر چکے ہیں۔

علیش
13-05-2010, 07:23 AM
لو جی آپ کے ہوتے کون ویلا رہنے دیتا ہے بھلا ہو گیا بزی مگر شزی ہونا نہیں آتا اس لیے اُس سے معذرت۔

سوال کریں جی کیسے بھی کریں نو پرابلم۔ جواب تو میں نے ہی دینے ہیں نا مجھے پتا ہے کہ کب گاڑی کو تیسرے گیئر میں رکھنا ہے اور کب پانچویں میں ڈالنا ہے کیا سمجھیں۔

خیر جی بسم اللہ۔

ویلے ہی ہوتے ہو آپ۔::)

ہممممم۔۔۔ مجھے کمرا سمیٹنا بہت بُرا لگتا ہے۔ کپڑے استری کرنا بہت بُرا لگتا ہے۔

لو جی وہ تو سب کو ہی بُرا لگتا ہے۔

او ہو ایسا تو کوئی دن نہیں گزرا جب مزا نہ آیا ہو۔ نہ ایسا کوئی دن گزرا جب تنگ نہ کیا ہو۔ مجھے ہر وقت اسے ستانے میں بہت مزا آتا ہے۔ ایک ہی تو گڑیا دی ہے اللہ میاں نے اب اسے بھی نہ ستاوں تو کسے ستاوں جی۔

وہ خوب بدلہ لے لیتی ہے۔ اکثر تو میرے بال خراب کر کے اورمیں بہت چڑتا ہوں وہ میرے بال ، ہیئر اسٹائل خراب کرے تو۔
اکثر وہ میری شرٹ پہن کر اور کیپ پہن کر میری نقلیں اتارتی ہے اور چڑاتی ہے۔ اور وہ سب کام کرتی ہے جس سے مجھے غصہ آئے یا میں چڑوں۔
اچھا کرتی ہے آپ کو اور بھی تنگ کرنا چاہیئے آپکی بہن کو، بہنوں کا حق ہوتا ہے۔

آوٹ لُک کو لے کر۔ ڈریسنگ کو لے کر اور سببببببببببب سے زیادہ اپنے بالوں اور ان کے اسٹائل کو لے کر ~ بس بالوں کو تو کوئی چھوئے بھی مت۔ ورنہ اس کی خیر نہیں۔

اوکے تو پھر کونسا ہیئر اسٹائل ہے آپکا۔ جو آجکل چل رہیں۔ کانٹوں جیسا ہیئر اسٹائل؟ وہ والا ہے کیا یا کوئی سوبر ڈیسنٹ سا???

اس کا کلر بلیک ہے۔ ہاں مجھے ویسے بھی کالا رنگ اچھا لگتا ہے خاص طور پر گاڑی اور گھوڑے کو لے کر۔ نام تو نہیں بس رائڈر ہی کہتا ہوں۔
ہمم آئی واز ایکسپیکٹنگ دس آنسر۔ مجھے بھی کالا گھوڑا ہی اچھا لگتا ہے۔

جی جی اس میں تو ماشاءاللہ آپ ایکسپرٹ ہیں۔

وہ تو ہے۔ آپ کو بزی کرنے میں تو میں ہی ماہر ہوں بس;)

ڈش۔۔۔۔ ہمممممم بریانی اور فش پسند ہے۔
ہممم اچھی چوائس ہے۔

ڈرنگ میں جوسز اسپیشلی اورنج جوس ۔فریش ہو تو کیا بات ہے ورنہ ڈبے والا بھی چلتا ہے۔ جوس کے بعد کولا۔

آپکو اورنج جوس اچھا لگتا ہے۔ کولا اففف سبھی لوگوں کو یہ کولا اور سوڈا ہی اچھا لگتا ہے۔ پانی کیوں نہیں۔
پاکستان کا لاسٹ وزٹ 2سے 3 سال پہلے کیا تھا۔ فی الحال جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مگر ایک مرتبہ تو جاوں گا زندگی میں، کب وہ پتا نہیں۔
پوری زندگی میں صرف ایک بار:o

ابھی کے لیے بسسس پھر آؤں گی آپ کو تنگ کرنے۔[/COLOR]

شکریہ جی مہربانی۔ جی جی ضرور آئیے گا مجھے بھی تنگ ہونے میں مزا آتا ہے۔[/QUOTE]

چلیں اب تو آپکی جان بخشی نہیں ہونے والی۔ آپ کے ٹائپ کی بونگیاں لکھ کر پھر لاؤں گی۔ انتظار فرمائیں تھوڑا سا۔

علیش
13-05-2010, 07:26 AM
اچھا میری سوال کا جواب دو
تم کب انسانوں کی جون میں وآپس آ ؤ گے منا؟ تم کو بھوت بنے دیکھ دیکھ ہم بہت ڈر چکے ہیں۔

متفق ہوں میں آپ سے ساحرہ باجو۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں بھوت بھیا سے ڈرتی ہوں۔:p
بس بھوت بھیا کو جرار بھائی بنے دیکھنے کا شوق ہے۔:)~::)