PDA

View Full Version : لبنٰی علی آپی کا انٹرویو

KishTaj
18-04-2010, 04:22 PM
السلامُ علیکم
معزز ممبران ۔ ۔ ۔
جیسے کہ لبنٰی جی آپ سب کے ;dانٹرویوز میں محنت سے "چوری کرکے" ڈھیروں سوالات پوچھ پوچھ کر آپ سب کو خوب "پریشان" کرتی ہیں ۔ ۔میں نے سوچا کہ ذرا آپ سب کو بھی بدلہ لینے کا موقع دوں ۔ ۔
شکریہ
آیئے لبنٰی جی آپ ۔۔۔~حیران نہیں ہونا کہ میرا انٹرویو کہاں سے آگیا۔۔۔
بسم اللہ کریں جی
سوالات ابھی بھیجتی ہوں۔۔۔

KishTaj
18-04-2010, 04:25 PM
یہ لیجیئے ۔۔۔ اسکے بعد اور بھی ہیں ۔ ۔ گھبرانا نہیں~:p;d
آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتی ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟
کتنی مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنی صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھیں یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتی ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتی ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا سمجھتے ہیں ۔ ۔ ۔ اگران جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کی مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتی ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتی ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتی ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتی ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتی ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتی ہیں؟
بہت ذیادہ بولتی ہیں یا کم گو ہیں؟

Lubna Ali
18-04-2010, 07:13 PM
آئے ہائے کش مجھے سکون سے آمنہ جی کا انٹرویو تو لینے دیتی یار
اب تو کیا میں اپنے سوالات کے جوابات دوں یا انکے لئے سوالات تیار کروں یار
شروع کے سوالات ہی چوری کے تھے باقی تو میرے اپنے دماغ کی پیداوار تھے ناں
:(:(

Lubna Ali
18-04-2010, 07:40 PM
یہ لیجیئے ۔۔۔ اسکے بعد اور بھی ہیں ۔ ۔ گھبرانا نہیں

اب انٹر ویو کوئی بھوت تو نہیں جس سے میں گھبراونگی
:p

آپ کا پورا نام؟

لبنٰی

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
۔

آپکی تعلیم کتنی ہے؟

ہائے بتانے لائق نہیں کیا بتانا ضروری ہے

کونسے ادیب پسند ہیں؟

بس جو اچھا لکھے لیکن نسیم حجازی میرے موسٹ فیورٹ رائیٹر ہیں ۔

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟

کسی بھی نہیں ہاوس وائف ہوں

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟

میں میرے بچے اور میاں جی

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟

سات بہن بھائی میں چھوٹیوں میں سے ہوں

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟

گھر میں ہی ہوتی ہوں ۔

کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

نہیں ایسا تو کوئی لمحہ نہیں ہر لمحہ جو گزرہا ہے اللہ کا شکر ہے اچھا ہے اور امید ہے مستقبل میں بہترین ہی ہوگا ۔ ان شاءاللہ۔ ۔ ۔ بس بچپن کے یاد تو آتے ہیں لیکن ایسی خواہش نہیں کہ لوٹ آئیں ۔

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

ویسے یہ اعلٰی مقام تک پہنچنا ہوتا کیا ہے ؟??? ویسے میرے خیال میں محنت اور صرف محنت اگر اس کے بعد بھی نہیں تو پھر قسمت

آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟

اسکارپیو نہیں بالکل یقین نہیں ہے

Lubna Ali
18-04-2010, 07:49 PM
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
نہیں کوئی خاص نہیں

اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟

گلف نیوز یا کبھی کبھار خلیج ٹائمز
ظاہر ہے پہلا صفحہ ہی پہلے دیکھتی ہوں

کتنی مذہبی ہیں؟

پتہ نہیں بس کوشش یہی ہوتی ہے اللہ تعالی کے احکامات کو پورا کروں

قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟

صحیح سے یاد نہیں شاید سات یا آٹھ سال کی عمر میں

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

گھر کے کام اسکے بعد بکس پڑھنا جب سے ون اردو جوائین کیا ہے یہاں پر وقت گزارنا

زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟

زندگی بہت کچھ بننے کا سوچا تھا جو بن نہیں پائی حالات نے اجازت نہیں دیئے جس کے لئے بہت گلےء شکوے تھے لیکن اب جو زندگی گزار رہی ہوں اس پر اللہ کا بہت شککر ادا کرتی ہوں

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔

مجھے فلسلفے جھاڑنے نہیں آتے
:mad:
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

سب سے خوبصورت احساس

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟

وہی جو آپکو صحیح غلط کا فرق بتائے

:(:(

رفعت
18-04-2010, 07:53 PM
گھر والے پیار سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

اور غصے سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

پسندیدہ گانا؟

پسندیدہ گانا

پسندیدہ گلوکار

پسندیدہ ڈرامہ

پسندیدہ اداکار /اداکارہ

جھوٹ بولتی ہیں؟

پڑھائی کے زمانے میں کیا مشاغل ہوتے تھے؟

اور کتنا وقت دیتی تھیں پڑھائی کو؟

پڑھائی میں کیسی تھیں؟

کیسے پڑھتی تھیں ٹہل کر؟ بیٹھ کر؟ کیسےیاد کرتی تھیں؟

لکھائی کیسی ہے اردو اور انگلش کی؟

گھر سے دور ہوں تو کس چیز کی کمی زیادہ محسوس کرتی ہیں؟

کس کے ساتھ رہنے سے تنہا رہنے کو ترجیح دیں گی ؟

مالٹا کیسے چھیلتی ہیں ؟ہاتھ سے یا چھری سے ؟

اردو کے علاوہ اور کس زبان کے ادب کا مطالعہ کیا ہے ؟

تعلیمی ریکارڈ کیسا رہا اپ کا؟

کیا ریگولر اسٹوڈنٹ رہی ہین ؟

کہیں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟ اب اور شادی سے پہلے۔ ؟

بہت ارجنٹ نکلنا ہو تو ۔ ۔ کن چيزوں پر لازمی دھیان دیں گی؟(تیاری میں )

آیس کریم زیادہ پسند ہے کے چاکلیٹ؟

اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے ؟

خود کون سی ڈش زیادہ اچھی بنالیتی ہیں۔ ۔ آپ کے خیال میں۔ ۔ اور دوسروں کے خیال میں کون سی؟

کھانا بنانا کب سیکھا تھا؟ اور ریگیولرلی کب سے بنانا سٹارٹ کیا؟

کون سی ڈش بنانے سے کوفت ہوتی ہے ؟

کبھی نقل کی یا کروائی ہے ؟

سادگی پسند ہے؟ یا تھوڑا بہت فیشن کر لیتی ہیں ۔۔۔ گھر میں "ملنگ" بنی پھرتی ہیں کے کونسا کویٔی اور دیکھ رہا ہے، اپنا ہی گھر ہے۔۔۔۔ یا ٹھیک سے رہتی ہیں؟ ۔

اپنے کام خود کیا کرتی ہیں؟

وعدہ فورا کرلیتی ہیں؟

قسم کھانے میں کتنی ماہر ہیں ؟

شرطیں لگانے کی اوسط کیا ہے ؟

ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گی؟
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں؟

اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتی تھیں؟

جیب خرچ ملتا تھا؟

کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتی تھیں؟

کتنی صفائی پسند ہیں؟

بس واجبی سی ہو۔ ۔ یا ٹھیک ٹھاک؟ یا جنون ہے صفائی کا ؟

کتنی نازک طبع اور نفاست پسند ہیں ؟

کس قسم کے کھیل کھیلے ہیں بجپن میں، لڑکپن میں، نوجوانی میں۔ ؟

بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتی تھی کے ۔۔۔ جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟

موڈی ہیں ؟

حلقہ احباب کتنا وسیع ہے؟

خود سے دوستی کرنے میں پہل کرتی ہیں؟

کیا آپ اچھی رازدان ہیں ؟

کوئي آئیڈیل ؟اور کس شخصیت سے ملنا چاہیں گی؟

نفع نقصان سے بےپروا ہوکر سچ بولتی ہیں۔ ۔ ۔ سچ کے باعث کوئی نقصان اٹھایا ہو؟

وقت کی کتنی پابند ہیں ؟

کیا اعتبار جلدی کر لیتی ہیں؟کبھی کسی نے دھوکہ دیا؟

خودغرض ہیں؟

گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

فیصلہ کرنے میں کتنی دیر لگاتی ہیں ؟

ناراض ہوتی ہیں ۔ ۔ تو کن باتوں پر ۔۔ کتنی مدت کے لیے؟

کیا جلدی معاف کر دیتی ہیں؟

روتی ہیں؟کتنی جلد رونا آجاتا ہے؟کن باتوں پر؟

اور رونا آۓ تو فورا ہی رو لیتی ہیں؟سب کے سامنے رولیتی ہیں یا اکیلے میں؟

کس چیز سے زیادہ خوف اور ڈر لگتا ہے؟

کبھی غلط کام کرتے ہوئے ضمیر کی آواز پر دھیان دیا یا سنی ان سنی کردی؟

کبھی قبرستان کے سامنے سے گزرتے ہوئے یا کسی میت کو جاتا دیکھ کر دل میں کیا خیال آیا؟

کوشش پر کتنا یقین رکھتی ہیں۔؟ یا آپ کے نزدیک سب کچھ تقدیر سے ہوتا ہے۔ خواہ بندہ کوشش کرے یا نہ کرے۔؟

کبھی خود اپنا احتساب کیا ہے ؟

اعلی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

انگریزی زبان ۔
اعلی تعلیم ۔
دولت ۔
یا صلاحیتیں؟

کس سفر سے خوف آتا ہے؟

گھر میں زیادہ کون سی زبان بولتی ہیں؟

زیادہ بولتی ہیں یا خاموش رہتی ہیں؟

انگلش ناولز پڑھتی ہیں؟

ادھار دے کر بھول جاتی ہیں ؟ ؟یا صبح شام یاد کرواتی رہتی ہیں ؟

۔۔نصیحت جو بری لگتی ہے؟

2۔۔۔۔۔اگر ایک قتل کی اجازت ہوتی تو کس کو کرتیں؟

پرانی باتیں خوشی کی یا دکھ کی۔ دوبارہ یاد آئیں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں ؟۔

گھر میں عموما کیا زیور پہنے رکھتی ہیں ؟ مطلب چوڑیاں؟ لاکٹ ،رنگ وغیرہ ؟

کبھی کوئی زیور وغیرہ گم ہوا ہے؟

صبح اٹھ کر پہلے ضروری کام۔ ؟

کس کی لاڈلی تھیں امی کی یا ابا کی

بہن بھائیوں سے کبھی ناراضگی ہوتی تھی اگر ہاں تو کس بات پر

سیونگ کیسے کرتی ہو بینک میں یا جیولری وغیرہ بنا کر

فضول خرچ ہو یا میانہ روی اختیار کرتی ہو

پردیس میں پاکستان کی کس چیز کو سب سے زیادہ مس کرتی ہو

ایک خوشگوار فیملی لائف کی بنیاد کن چیزوں پر ہوتی ہے

لڑکیوں کے لئے کتنی تعلیم ضروری ہے

آئڈیل پر یقین تھا یا افسانوی باتیں مانتی تھیں

کس قسم کی بکس پڑھنا پسند ہے

شعر و شاعری سے دلچسپی ہے اگر ہاں تو کس کی نظمیں غزلیں اچھی
لگی ہیں

کسی کام کو نہ کرنے کادل چاہے تو کیا بہانا کرتی ھیں؟

کبھی آسمان پر تارے گنے؟

کس سواری کی ڈرائیونگ کرنا پسند کریں گی ان میں سے۔۔تانگہ رکشہ،ٹرک؟

سفر کون سا اچھا لگتا ھے

زندگی کی تعریف کریں کم سے کم الفاظ میں؟

موجوہ دور میں اپنا رول ماڈل کسے کہیں گی؟

کوئی ایسا کام جو بار بار آپ کا کرنے کو دل کرے؟

انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

کوئی ٹائم دے کر بھی ٹائم پر نہ پہنچے تو کیا دل کرتا ہے؟

چغلیاں کرتی ہیں کیا؟

عید کیسے مناتی ہیں؟

چوڑیاں مہندی وغیرہ کا اہتمام کرتی ہیں یا نہیں؟

کسی کےلیے تحفہ لیتے ہوۓ کس کی پسند کو سامنے رکھتی ہیں؟ اپنی یا جسے دینا ہو اس کی؟

اپنی تعریف پر کیسا محسوس کرتی ہیں؟

کوئی متوجہ ہو کر بات نہ سنے تو کیسا لگتا ہے؟

تفصیلی بات کہنے سننے کی عادی ہیں؟ یا بس دو جملوں سےکام چلاتی ہیں ؟

کیا کچن میں میاں ھیلپ کرتے ھیں ؟

شاپنگ کی کتنی شوقین ہیں اور کیا چیزیں زیادہ خریدتی ہیں؟

اگر آپ صدر پاکستان ھوتیں تو سب سے پہلا حکم کیا دیتیں؟

آٹا ایک ہاتھ سے گوندھتی ہیں دونوں سے؟

روٹی ہاتھ سے بنا لیتی ہیں یا بیلن زندہ باد؟

سبزی وغیرہ کیسے کاٹتی ہیں؟ کتنے کٹ لگتے ہیں ؟

اور کچھ فرائی کرتے وقت آئل کے چھینٹوں سے بچنے کا طریقہ بتائیں؟

شاپنگ کرنے جائیں تو کوئي بھی چيز جلدی اور آرام سے پسند آجاتی ہے۔ ۔ یا دسیوں میں سے کبھی کوئی کچھ پسند آتی ہے؟

مہینے میں کتنے جوڑے کپڑے خریدتی ہیں ؟

اپنی چيزيں خود ہی منتخب کرتی ہیں؟ یا دوسروں کی لائی ہوئی بھی پسند آجاتی ہیں؟

اور اگر دوسرے سے منگوائی ہوئي چيز پسند نہ آۓ تو کیا کرتی ہیں؟منہ بناتی ہیں یا اس کا دل رکھتی ہٰں تعریف کر کے؟

کام کرتے ہوۓ۔ ۔ ساتھ ساتھ گنگناتی ہیں یا خاموشی سےکرتی ہیں ؟۔

کوئی ایسی جگہ جہاں جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہوں؟

کھانا/میٹھا پکاتے ھوئے نمک/چینی اندازے سے ڈالتی ھیں یا چمچ کا استعمال کرتی ھیں؟

پیاز، ٹماٹر یعنی سبزیاں کاٹنے کے لئے چاپنگ بورڈ استعمال کرتی ھیں یا ھاتھ میں پکڑ کر ھی کاٹ لیتی ھیں؟

آٹا بیٹھ کر گوندھتی ھیں یا کھڑی ھو کر ؟

فرائز پلین اچھے لگتے ھیں یا سالٹ اور وینیگر والے ؟

اگر پودینے والی چٹنی بنانی ھو تو اس میں ھری مرچیں اندازے سے ڈالتی ھیں یا گن کر ؟
ایک ھفتے تک اگر سپیس سٹیشن پر رھنے کی آفر ملے تو جواب کیا ھوگا

یو -ایف -او پر یقین ھے--اگر ھے تو کیوں --نھیں ھے تو کیوں
-
لائف ٹائم میں ٹائم مشین ایجاد ھو جاے تو مستقبل میں جانا پسند کروگی یا ماضی کے کسی ایسے زمانے میں جو آپ نے کتابوں میں پڑھ رکھاھو
--
اگر آب حیات کاپتا مل جاے تو کیا ردعمل ھو گا

آپ کے خیال میں خواتین کے قد کی لمبائی کس حد تک مناسب ہے؟

بہت انہماک اور مشغولی کی کوئی نشانی ؟

بچپن کی کوئی نظم سنائیں؟

کبھی چڑیا گھر گئی ہیں؟

کس جانور پرندے کو قریب سے دیکھنے کا شوق ہے؟

کسی سے دیر بعد ملاقات ہوتو۔ پہلے جیسے تاثرات کے ساتھ ملتی ہیں یا کچھ جھجک آجاتی ہے ؟

لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے ؟

نیند اور بھوک اور پیاس میں سے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ کیا ؟

کتنی محب وطن ہیں؟

دیارغیر میں جشن آزادی مناتی ہیں تو کس طرح؟

پانی، بجلی، گیس. . ۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسیں گی؟

بیماری میں ایک جگہ لیٹی رہتی ہیں۔ ۔ یاعام دنوں سے زیادہ گھومتی پھرتی ہیں؟

ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتی ہیں۔

اپنی تین اچھائیاں اور تین برائیاں بتائیں-

بیماری میں دوائیں آرام سے کھا لیتی ہیں یا نخرے کرتی ہیں؟۔

ہائے ہائے کرتی ہیں۔ یا معصوم بن کر لیٹی رہتی ہیں یا امی کو یاد کر کے روتی ہیں؟

کسی خزانے کا نقشہ مل جاۓ یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آۓ تو کیا کریں گی؟

اگر بالمشافہ ملاقات کا موقعہ ملے تو فورم کے کس ممبر سے ملنا چاہیں گی ؟

آج کل لڑکوں میں لڑکیوں کی نقالی ۔۔ ۔ اور لڑکیوں میں لڑکوں کے انداز ۔ ۔ اسٹائل وغیرہ اپنانا۔ ۔ فیشن کے نام پر عام ہے۔ ۔
ایسے کون کون سے فیشن آپ کو سخت ناپسند ہیں؟

مردوں کی کون سی عادات اچھی نہیں لگتیں؟

رکشہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتی ہیں ؟

فورم کے کس ممبر سے لڑنے کا دل چاہتا ہے ؟

فورم کی ایڈمنسٹریٹر بنا دیا جاۓ تو کس ممبر کو سب سے پہلے نکال باہر کریں گی؟ میرے علاوہ

۔ڈرائیونگ کیسی کرتی ہیں۔ ریش یا کئرفل؟ اگر آپ کو جلدی ہوکہیں پہنچنے کی اور کوئی بیچارہ سگنل دے کر آپ سے جگہ مانگے تو دے دیتی ہیں یا یا اگنور کرتی ہیں؟

ہاہاہاہاہاہاہا غصہ آرہا ہے نا ۔۔۔۔

رفعت
18-04-2010, 07:55 PM
اپنی کون سی عادت جو آپکو اپنے بچوں میں نطر آتی ہیں اور آپ سوچتی ہیں یہ کیسے میری طرح ہوگئے یا آپ تبدیل کرنا چاہیں ؟

شام کا وقت کو گھر مین اکیلی ہوں کچھ کھانے کا دل چاہے لیکن ریڈی میڈ کچھ نا ہو تو سب سے پہلے کیا بنا کر کھانے کا خیال آتا ہے؟

روٹی روز بناتی ہیں ؟ کیونکہ بنانا پسند نہیں ہے اس وجہ سے پوچھ رہی ہوں؟

پانی پی کر گلاس اسی وقت دھو لیتی ہیں یا بعد کے لئے رکھ دیتی ہیں ؟

اگر ایک بوتل اور ایک گلاس ساتھ رکھا ہوا ہو تو کیا کریں گی اگر آپ کو بہت شدید پیاس لگے غٹاغٹ ڈائریکٹ بوتل سے پی لیں گی یا اچھے بچوں کی طرح پہلے گلاس میں بھر کر بیٹھ کر بسم اللہ پڑھ کر پیتی ہیں ؟

کبھی گھر مین بہنوں کی چیزیں چھپ کر استعمال کی ہیں اور کون کون سیء چیزیں چھپ کر استعما کرتی تھی؟

آپکا وارڈروب کیسا ہوتا ہے ؟
بہت آرگنائزڈ
بس نارمل سا
کا ایک جنگ سا سماں پیش کر رہا ہوتا ہے؟

لانڈری کرنے کے بعد سب سے بورنگ کام کیا لگتا ہے ٫کپڑے تہہ کرکے وارڈروب میں رکھنا یا انکو استری کرنا؟

آپ ایک ورکنگ وومن ہیں تو کون کون سے ایسے کام ہیں کچن کے جو پہلے سے کر کے رکھتی ہیں ؟

ٹھنڈا پانی ہے یا کولا؟

جوس پسند ہے یا فروٹ کھانا پریفر کرتی ہیں ؟

ایسی کونسی بہت ہلیدی چیز ہے جو چاہنے کے باوجود آپ کھا نہیں پاتی ؟

اپنی بیماری کے بارے میں کس کو سب سے پہلے بتاتی ہیں یا کسی کو نہیں بتاتی ؟

بچوں کو ڈانٹنے کا سب سے کامن جملہ کیا ہوتا ہے؟

انگریزی مین ڈانٹتی ہیں یا اردو میں ؟

اپنے بچوں کو اردو سکھائی ہے یا سکھانا چاہتی ہیں؟ یا انکی دلچسپی نہیں ہے سیکھنے میں؟

اپنے کپڑوں کی میچنگ کا کتنا خیال رکھتی ہیں یا بس جو مل گیا پہن لیتی ہیں کچھ اسپیشیل نہیں کرتیں؟

فاسٹ فوڈ کھاتی ہیں؟ اگر ہاں تو ویک میں کتنی بار؟

جب پرانی باتیں یاد آتی ہین بچپن کی حوشگوار یادیں ؟ یا ایسا وقت جس میں آپ بہت تکلیفوں یا مشکلات میں رہی ہوں تو تاثرات کیسے ہوتے ہیں ؟

آپکو جگانا آسان کام ہے یا مشکل؟

ون اردو میں کسی بہت گرما گرم موضوع پر بحث ہو رہی ہوں اور آپکو کوئی ڈسٹرب کرے تو کیسا لگتا ہے کیا اسکو کاٹ کھانے کو دوڑتی ہیں یا اسکی بات آرام سے سن لیتی ہیں؟

ٹائپنگ دیکھ کر کرتی ہیں یا بغیر دیکھے ؟ یا یہاں آنے سے پہلے ہی ماہر تھیں ٹائپ کرنے میں؟

اپنے پوسٹ کئے ہوئے پوسٹ کو اگلے دن دوبارہ پڑھتی ہیں کہ کیا لکھا تھا ؟

یہاں لطیفے پڑھ کر قہقے لگاتی ہیں یا مسکراتی ہیں یا لطیفے پڑھنے جاتی ہی نہیں ؟

اب تک کتنے لطیفے پوسٹ کئے آپ نے؟

آج کل ون اردو میں پوسٹ کئے ہوئِے نال پڑھنے کا وقت ملتا ہے یا نہیں یا پہلے کی طرح ریگولر پڑھتی ہیں؟

کبھی دل چاہا آپ بھی کوئی ناول پوسٹ کریں؟

بسکٹ چائے میں ڈبو کر کھاتی ہیں ؟

ایسی کونسی چیز جو آپ کو اپنے آپ میں بہت فنی لگتی ہے یا ایسا لگتا ہے میری یہ عادت سب سے جدا ہے؟

کمپیوٹر میں کوئی گڑ بڑ ہوجائے تو کس حد تک اسکو ٹھیک کرنا آتا ہے؟

کونسا ایسا فاسٹ فوڈ ہے جو آپ کو لگتا ہے گھر میں آپ زیادہ اچھا بنا لیتی ہیں؟

پیزا برگر چکن بروسٹ ان میں سے کون سی چیزیں گھر میں بنا لیتی ہیں یا باہر سے کھانا زیادہ پریفر کرتی ہیں ؟

اگر باہر سے کھانا آڈر کروانا ہو تو سب سے زیادہ کیا آڈر کرواتی ہیں؟

اگر ون ڈش ہو تو کونسی ڈش آپ سب سے زیادہ بناتی ہیں اور کیا بنانا زیادہ آسان لگتا ہے؟

پارٹیز کو انجوائے کرتی ہیں یا بھگتاتی ہے تعلقات صصحیح رہیں اسی وجہ سے مجبوری میں جاتی ہیں؟

میٹھا ریگولر بناتی ہیں ؟ ریڈی میڈ میٹھے سے ہی کام چلاتی ہیں ؟

کتنے عرصے سے پاکستان نہین گئیں؟

اگر پاکستان جائین تو کس کے ہاں رہنا اچھا لگتا ہے؟

پاکستان جاکر کپڑوں کے علاوہ کیا لیتی ہیں؟

وہاں جاکر کیا پہلے کی طرح دوبارہ ریڑھی اور خوانچہ فرشوں کے کھانے کھاتی ہیں ؟

پاکستان جاکر کیا کسی کو صفائی کے بارے مین لیکچر دیتی ہیں؟

جب پاکستان جاتی ہں اور لائیٹ چلی جائے تو کیسا لگتا ہے؟

اماں کی ڈانٹ اب بھی سنتی ہیں یا یہ کہ اماں کم ڈاٹنے والوں میں سے ہیں؟

گولڈ پسند ہے یا وائیٹ گولڈ؟

شادی کی تقریبات مین جانا اچھا لگتا ہے اور شادی کے کھانوں میں کونسی ڈش آپکو پسند ہے؟

اب تو باقاعدہ کچیچیاں چڑھ رہی ہوںگی کاش رفعت سامنے ہو اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Nesma
18-04-2010, 07:59 PM
بہت شکریہ کش میری ریکوسٹ پوری کرنے کے لیے

اب آگے رفعت کا ہونا چاہیے;)

Lubna Ali
18-04-2010, 07:59 PM
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟

میرے کوئی خاص دوست کبھی نہیں رہے ہمیشہ بہن کے ساتھ رہی اب ون اردو نے الحمدللہ کافی دوست دیئے ہیں خوبی تو نہیں دیکھتی لیکن بس مجھے فرینڈلی اور سادے لوگ اچھے لگتے ہیں بناوٹی لوگوں سے دور بھاگتی ہوں

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟

بالکل نہیں ہے ہمشہ چھوٹوں میں شمار رہا شادی کے بعد بھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔

Lubna Ali
18-04-2010, 08:16 PM
ہائیں نہیں۔ ۔ ۔ ۔ تو۔ ۔ ۔ ۔ میں تو آپ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ارے اوپس۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ کیا کیا؟
:(

سب یہاں دیکھو دو دو انٹرویو چل رہے ہیں اور سوالات ۔۔افففف

اگر کوئی ضد میں اڑا رہے تو کیا کرتی ہیں۔۔

سمجھانے کی کوشش کرتی ہوں اگر پھر بھی نامانے تو بیٹھا رہے مجھے کیا >:(>:(

KishTaj
18-04-2010, 08:44 PM
السلام علیکم۔

لیکن کش آپ سے ایک بات کہنا تھی کہ ابھی ایک ممبر کا انٹرویو جاری ہے۔ اور ایک دم سے دوسرے ممبر کا بھی شروع۔

ایک انٹرویو سے دوسرے کے بیچ کم از کم پندرہ دن کا وقفہ ضرور ہونا چاہیے۔ ۔ ۔
ورنہ ہو گا یوں کہ آمنہ سس اور لُبنیٰ سس کے بیک وقت سیم سیم سوالوں کے جواب پڑھکر دماغ میں دونوں بہنوں کی کھچڑی سی بن جائے گی۔ ۔ ۔

اُمیدہے کوئی مائینڈ نہیں کرے گا۔ ۔ ۔ کیونکہ۔ ۔ ۔

مُناسب وقفہ۔ ۔ ۔خوشحال کردار۔ ۔ ۔
;d;)

وعلیکم السلام
ویسے وش آپی میں صرف اس مہینے کے تین انٹرویو شروع کرنا چاہتی ہوں ۔ ۔ہر مہینے کی طرح پھر آگے آپ کی مرضی ہوتی ہے ۔ ۔ پورا مہینہ ہے ۔۔۔چاہے شروع میں ایک ہی پر دباؤ ڈال لیں ۔ ۔
ویسے صرف ایک ہی انسان کے کاندھے پر انٹرویو دینے کا بوجھ ;d۔ ۔ ۔ کیسا لگتا ہے ہاہا بس یہی سمجھ لیں کہ میں نے ساتھ دینے کے لیئے ایسا کیا۔ ۔اس بار وقت بھی کم ہے نا۔ ۔ ۔اگلی بار سے ہر پندرہ دن کے گیپ سے کرلوں گی ۔ ۔اب یہ جو شروع کردیا اس کو کلوز تو نہیں نا کرسکتی ۔ ۔ ۔~
امید ہے آپ برا نہیں منائیں گی ۔ ۔
اور گپ شپ کرنے کے لیئے تمام پیارے سے اور کیوٹ سے لوگ یہاں تشریف لے جائیں۔ ~۔

http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=70423&page=37

Lubna Ali
18-04-2010, 08:47 PM
پسندیدہ ڈرامہ۔۔

الفا براوو چارلی

اور جو جو لوگ خوش ہو رہے ہیں ان کے لئے ایک پیغام۔۔۔

چلو ہمارا وقت بھی کبھی آئے گا
وقت انکو بھی ایک دن کٹہرے میں لائے گا
>:(

Lubna Ali
18-04-2010, 08:56 PM
مہمانوں سے گھل مل لیتی ہیں آرام سے۔۔؟

جی آرام سے گھل مل جاتی ہوں نہیں کوئی خاص نہیں جو موجود ہوں انکے ساتھ خوش رہتی ہوں

چوزی ہیں؟

نہیں بالکل نہیں
کتنی زبانیں جانتی ہیں۔۔

تین کو جانتی ہوں

Lubna Ali
18-04-2010, 09:03 PM
سب سے زیادہ کن لوگوں پتر غصہ آتا ہے۔۔

سب سے زیادہ اس پر جن کوئی کوئی ایویں شو مار رہا ہو تو

اگر کوئی بہت شو آف کر رہا ہو تو؟

اس کو زیادہ لفٹ نہیں کراتی یا اس پر دھیان نہیں دیتی

Lubna Ali
18-04-2010, 09:12 PM
جھوٹ بولتی ہیں؟

ہاں بولتی ہوں اگر کہوں نہیں تو یہ بھی جھوٹ ہوگا ایک

پسندیدہ ڈرامہ

الفا براوو چارلی

Lubna Ali
18-04-2010, 09:17 PM
سبزیاں کیسے کاٹتی ہیں چاپنگ بورڈ میں رکھ کر یا ہاتھ سے؟

ہاتھ سے

Lubna Ali
18-04-2010, 09:26 PM
افففف اتنے سوالات میرا تو دیکھ دیکھ کر جی خشک ہو رہا ہے۔۔۔۔۔ہائےےےےےےےے

Kainat
18-04-2010, 10:25 PM
بہت خوشی ہوئی ۔۔۔ آہا لبنی سس کٹہرے میں ۔۔۔۔
شکاری آپ اپنے دام میں ۔۔۔۔
ابھی کچھ ہی جواب پڑھے ہیں ۔۔۔ لبنی اپنے جوابات اور کلر کی لکھائی میں دو۔۔ تاکہ ایک نظر میں ہی پتہ لگ جائے ۔۔۔۔ اب تو جواب ڈھونڈنا پڑتا ہے ۔۔۔۔ کہ لبنی نے دیا بھی ہے کہ نہیں ؟

Lubna Ali
18-04-2010, 10:47 PM
بہت خوشی ہوئی ۔۔۔ آہا لبنی سس کٹہرے میں ۔۔۔۔
شکاری آپ اپنے دام میں ۔۔۔۔
ابھی کچھ ہی جواب پڑھے ہیں ۔۔۔ لبنی اپنے جوابات اور کلر کی لکھائی میں دو۔۔ تاکہ ایک نظر میں ہی پتہ لگ جائے ۔۔۔۔ اب تو جواب ڈھونڈنا پڑتا ہے ۔۔۔۔

اب کردیئے رنگین اب صحیح ہیں ؟
ویسے زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں عنقریب آپکا ہی ہونے والا ہے
;d;d

Lubna Ali
18-04-2010, 10:55 PM
تھوڑا اور صبر ۔۔۔۔ ہی ہی ہی

Mrs Sam
18-04-2010, 10:56 PM
مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ سوالنامہ بنانے والوں نے اوروں کے لئے کیا چھوڑا ہے پھر شکایت نہ کرنا کہ مجھے جاننے مں انٹرسٹ نہں؛بالکل یہي ڈائیلاگ میں فوزان آپی کے بارے انٹرویو مں پسٹ کر رہی ہوں

Lubna Ali
18-04-2010, 11:07 PM
بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتی تھی کے ۔۔۔ جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟

جی ساری چیزیں شئیر کرنی پڑتی تھی ہمارے ہاں کسی بھی چیز پر میرا تیرا نہیں تھا سب ہمارا تھا حتکہ کپڑے بھی کیونکہ ہم تین بہنوں میں ایج ڈیفرنس کافی کم تھا تو کپڑے تینوں کے ایک ہی سائز کے ہوتے تھے

موڈی ہیں ؟

نہیں موڈی نہیں ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ویسے یہ موڈی ہونا کیا ہوتا ہے؟
???

حلقہ احباب کتنا وسیع ہے؟

یہاں بس رشتے داروں تک ہی محدود ہوں کوئی خاص دوست نہیں ہیں

خود سے دوستی کرنے میں پہل کرتی ہیں؟

ہاں جی اکثر

کیا آپ اچھی رازدان ہیں ؟

پتہ نہیں میرے اوٹ پٹانگ حرکتوں کو دیکھ کر کوئی مجھے رازدان بنانے پر تیار نہیں ہوتا شاید لیکن بہت سی باتیں ایسی ہیں جو میری ساس مجھے کہتی ہیں اور میں علی کو نہیں بتاتی اور ساسو ماں حیران ہوتی ہیں کہ علی کو اب تک نہیں پتہ تو میں کہتی ہوں مجھے کیا پتہ یہ بات انکو بتانی بھی چاہیئے تھی آپ نے کہا ہی نہیں تو اب خاص طور ہر جو بات انکو علی تک پہنچانی ہوتی ہے مجھے کہتی ہیں علی کو بتانا ضرور
;d

کوئي آئیڈیل ؟اور کس شخصیت سے ملنا چاہیں گی؟

نہیں ائیڈیل کا تو کبھی نہیں سوچا اور یہ بھی نہیں پتہ کس سے ملنا چاہوں گی???

نفع نقصان سے بےپروا ہوکر سچ بولتی ہیں۔ ۔ ۔ سچ کے باعث کوئی نقصان اٹھایا ہو؟

ایسی کوئی سچویشن یاد نہیں آرہی مجھے
???

وقت کی کتنی پابند ہیں ؟

بس نارمل ہوں بہت پنکچوئیل بھی نہیں اور بہت لیٹ بھی نہیں

کیا اعتبار جلدی کر لیتی ہیں؟کبھی کسی نے دھوکہ دیا؟

ہاں بہت جلد اعتبار کر لیتی ہوں اور دھوکہ ہاں جی کھایا ایک بار زندگی بھر کا سبق دے گیا

خودغرض ہیں؟

ایک حد تک تو ہوں شاید

گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

بتا چکی ہوں

فیصلہ کرنے میں کتنی دیر لگاتی ہیں ؟

کبھی کوئی فیصلہ فوراً کر لیتی ہوں کبھی بہت سا وقت لگاتی ہوں لیکن آج تک کوئی بہت اہم فیصلہ میں نے کیا نہیں مجھ سے بڑے ہیں میرے لئے فیصلہ کرنے والے ابھی تو میاں جی کرتے ہیں

Lubna Ali
18-04-2010, 11:23 PM
ناراض ہوتی ہیں ۔ ۔ تو کن باتوں پر ۔۔ کتنی مدت کے لیے؟

بتا چکی ہوں

کیا جلدی معاف کر دیتی ہیں؟

ہاں جی شاید جلد ہے معاف بھی کردیتی ہوں اور مان بھی جاتی ہوں

روتی ہیں؟کتنی جلد رونا آجاتا ہے؟کن باتوں پر؟

بہت جلدی رونا آجاتا ہے کسی بھی بات پر کوئی خاص وجہ نا ہو تب بھی

اور رونا آۓ تو فورا ہی رو لیتی ہیں؟سب کے سامنے رولیتی ہیں یا اکیلے میں؟

سب کے سامنے ہی رو لیتی ہوںاور بعد میں خوب شرمندہ بھی ہوتی ہوں

کس چیز سے زیادہ خوف اور ڈر لگتا ہے؟

اممم بری قسمت سے

کبھی غلط کام کرتے ہوئے ضمیر کی آواز پر دھیان دیا یا سنی ان سنی کردی؟

ایک بار کافی محنت سے میاں جی نے اپنی لانڈری کر کے رکھی تھی اور استری بھی کی پھر وارڈ روب میں رکھا اور میں نے ساری خراب کردی کیونکہ میں ان سے ناراض تھی اس وقت تھوڑا سا ضمیر نے ملامت بھی کیا کہ بے چارے نے آفس سے آکر یہ کام کیا تھا انکی محنت کیوں ضاِیع کر رہی ہوں لیکن بعد میں سنی ان سنی کردی لیکن اس کے بعد کافی شرمندہ بھی ہوئی کے آئیندہ اسی طرح کی شرارت نہیں کرونگی

کبھی قبرستان کے سامنے سے گزرتے ہوئے یا کسی میت کو جاتا دیکھ کر دل میں کیا خیال آیا؟

بس یہی خیال آتا ہے کبھی ہم نےبھی مرنا ہے

کوشش پر کتنا یقین رکھتی ہیں۔؟ یا آپ کے نزدیک سب کچھ تقدیر سے ہوتا ہے۔ خواہ بندہ کوشش کرے یا نہ کرے۔؟

کوشش کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا اور اگر تقدیر میں وہ نا ہو تو کتنی بھی کوشش کرلیں وہ پورا نہیں ہوگا

کبھی خود اپنا احتساب کیا ہے ؟

جی اکثر کرتی ہوں جب اور کافی بار خود کو ڈانٹتی بھی ہوں کہ سدھر جاو اور انسان بنو

اعلی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

انگریزی زبان ۔
اعلی تعلیم ۔
دولت ۔
یا صلاحیتیں؟

صلاحتیں

Lubna Ali
18-04-2010, 11:32 PM
کس سفر سے خوف آتا ہے؟

کسی بھی سفر سے نہیں لیکن سفرکرنا بہت بور کام لگتا ہے

گھر میں زیادہ کون سی زبان بولتی ہیں؟

اردو ہی بولتی ہوں

زیادہ بولتی ہیں یا خاموش رہتی ہیں؟

اففف کتنی بار اپنی یہ خوبی بیان کروں میں >:(

انگلش ناولز پڑھتی ہیں؟

نہیں پڑھتی لیکن بیٹی کے پڑھنے والے کہانیوں کی پوسٹ مارٹم کرتی رہتی ہوں

ادھار دے کر بھول جاتی ہیں ؟ ؟یا صبح شام یاد کرواتی رہتی ہیں ؟

اکثر بھول جاتی ہوں

۔۔نصیحت جو بری لگتی ہے؟

آہستہ بولا کرو جو میرے بس کی بات نہیں

2۔۔۔۔۔اگر ایک قتل کی اجازت ہوتی تو کس کو کرتیں؟

امممم پتہ نہیں یہ تو کبھی سوچا نہیں

پرانی باتیں خوشی کی یا دکھ کی۔ دوبارہ یاد آئیں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں ؟۔

دکھ کی باتیں یاد آئیں تو دکھی ہوتی ہوں خوشیی والی تو خوش ہوتی ہوں اور میاں جی سے تذکرہ کرتی ہوں

گھر میں عموما کیا زیور پہنے رکھتی ہیں ؟ مطلب چوڑیاں؟ لاکٹ ،رنگ وغیرہ ؟

گھر میں کچھ بھی نہیں پہن کر رکھتی ہاں ساسو ماں یعنی امی جان کے آنے پر ہاتھوں میں دو چوڑیاں اور کانوں مین بندھے ڈال دیتی ہوں انکے جاتے ہی اتار دیتی ہوں
;d

Lubna Ali
18-04-2010, 11:41 PM
کبھی کوئی زیور وغیرہ گم ہوا ہے؟

اففف کافی بار :(

صبح اٹھ کر پہلے ضروری کام۔ ؟

واش روم جانا اور وضو کرنا نماز پڑھ کر ناشتے ی تیاری کرنا

کس کی لاڈلی تھیں امی کی یا ابا کی

یہ تو پتہ نہیں ہاں باجی کی لاڈلی تھی ہر وقت انکے کندھے پر سوار رہتی تھی

بہن بھائیوں سے کبھی ناراضگی ہوتی تھی اگر ہاں تو کس بات پر

پتہ نہین ہم بہن بھائی زیادہ لڑتے نہیں تھے

فضول خرچ ہو یا میانہ روی اختیار کرتی ہو

نارمل ہوں

پردیس میں پاکستان کی کس چیز کو سب سے زیادہ مس کرتی ہو

اممم شاید وہاں کی رونق

ایک خوشگوار فیملی لائف کی بنیاد کن چیزوں پر ہوتی ہے

شاید صبر اور تحمل ایک دوسرے کی اچھائی پلس برائیوں کے ساتھ ایکسیپٹ کرنا اور انہیں اپنے مطابق چلانے کی کوشش نہیں کرنا یا انکو تبدیل کرنے کی کوشش کرنا یا یہ امید رکھنا وہ تبدیل ہوجائیں گے آپکی خواہشوں کے مطابق ۔

Maria Masood
18-04-2010, 11:54 PM
ہاہا لبنٰی آپی آپ تو کافی جولی ہیں۔میں سمجھتی تھی کہ آپ سئیریس ہونگی۔آپکا انٹرویو پڑھ کر بہت مزہ آرہا ہے۔۔۔آگے کا انتظار ہے۔۔۔۔۔

ایک سوال
آپ کون سے ملک اور شہر میں رہتی ہیں؟
اور پاکستان میں کہاں پر؟

Lubna Ali
18-04-2010, 11:55 PM
لڑکیوں کے لئے کتنی تعلیم ضروری ہے

لڑکیوں کے لئے اتنی ہی ضروری ہے جتنی مردوں کےلئے اور اتنی ضرور ہو برے وقت میں کسی کے آگے ہاتھ نا پھیلانا پڑے انہیں

آئڈیل پر یقین تھا یا افسانوی باتیں مانتی تھیں

کبھی ایسا خیال پہلے نہیں آیا کہ آئیڈیل کیا ہوتا ہے تو بس شاید افسانوی باتیں ہیں لیکن کچھ نا کچھ تو ان مین حقیقت ہونگی کیونکہ کسی نے کسی میں دیکھ کر ہی آئیڈیل کا پیکر تراشا ہوگا
???

کس قسم کی بکس پڑھنا پسند ہے

شاعری کے علاوہ ہر طرح کے بکس

شعر و شاعری سے دلچسپی ہے اگر ہاں تو کس کی نظمیں غزلیں اچھی
لگی ہیں

بالکل نہیں ہیں

کسی کام کو نہ کرنے کادل چاہے تو کیا بہانا کرتی ھیں؟

اب تو دل نا چاہے بھی کرنا پڑتا ہے آج نہیں تو کل کبھی پینڈنگ رکھ دیتی ہوں کبھی یہ سوچ کر کرلیتی ہوں ایسے بھی کرنا ہے ویسے بھی تو بس کرلیتی ہوں

کبھی آسمان پر تارے گنے؟

شاید جب چھوٹی تھی تو تب گنےہونگے

کس سواری کی ڈرائیونگ کرنا پسند کریں گی ان میں سے۔۔تانگہ رکشہ،ٹرک؟

مجھے تانگہ چلانے کا بڑا دل کرتا ہے
;d
سفر کون سا اچھا لگتا ھے

کوئی بھی سفر اچھا نہیں لگتا جہاز کا سفر اکیلے ہونے کی وجہ سے
اور بائی روڈ سفر اس وجہ سے کیونکہ جو ساتھی ہے وہ بہت کم گو ہے

زندگی کی تعریف کریں کم سے کم الفاظ میں؟

اب کیا تعریف کروں زندگی ایک ایسا لفظ :(ہے جس میں پانچ حروف ہیں اور اسی طرح پانچ لمحے اس زندگی میں موجود ہیں اور پانچ منٹ میں ہی ان ]پانچ لمحوں کو گزرجانا ہے اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلنا ہے

موجوہ دور میں اپنا رول ماڈل کسے کہیں گی؟

پتہ نہین کوئی ایک شخص نہیں ہے کسی کی کچھ بات اچھی ہے تو کوئی کسی اور وجہ سے پسند ہے

کوئی ایسا کام جو بار بار آپ کا کرنے کو دل کرے؟

ون اردو میں بار بار آنا

Lubna Ali
19-04-2010, 12:06 AM
انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

بہت برالگتا ہے کس کو اچھا لگتا ہو گا ؟
کوئی ٹائم دے کر بھی ٹائم پر نہ پہنچے تو کیا دل کرتا ہے؟

ظاہر ہے غصہ ہی آتا ہے اور پحر سوچتی ہوں کبھی موقع ملا تو ان کو بھی خوب انتظار کراونگی لیکن یہ موقع آج تک ملا نہیں کبھی

:mad:

چغلیاں کرتی ہیں کیا؟

ھآھآھھآھآ ہاں جی بہت آج ہی بچوں کی شکایت ان کے بابا سے کی ہیں

عید کیسے مناتی ہیں؟

سب سے مل کر خوب ڈھیر ساری کوکنگ کر کہ اچھے اچھے کپڑے پہن کر دعوت میں جانا اور مزے سے شو مارنا پھرسب سے عیدی وصول کرنا چھوٹے ہونے کا واحد یہی فائیدہ مجھے اب تک نظر آیا ہے;d

چوڑیاں مہندی وغیرہ کا اہتمام کرتی ہیں یا نہیں؟

ہاں جی کرتی ہوں میاں جی یاد سے مہندی لاکر دیتے ہیں عید سے پہلے یہ الگ بات ہے مجھے لگانی نہین آتی لیکن اپنی بچیوں کے ہاتھوں میں جلیبیاں بنانے میں بہت مزہ آتا ہے
کسی کےلیے تحفہ لیتے ہوۓ کس کی پسند کو سامنے رکھتی ہیں؟ اپنی یا جسے دینا ہو اس کی؟

ہاںجی پسند کا خیال کرتی ہوں کیونکہ اگرانکی پسند کی نہیں دی تو وہ چیز تو ضائع ہی ہوگی ناں

اپنی تعریف پر کیسا محسوس کرتی ہیں؟

افففف کبھی بہت شرم آتی ہے اور کبھی کبھار مزہ آتا ہے کبھی خوشی ہوتی ہے

کوئی متوجہ ہو کر بات نہ سنے تو کیسا لگتا ہے؟

میاں جی کو تو ڈائریکٹ بلیک میل کرتی ہوں باقی کسی اور پر تو زور چلتا نہیں تو صبر کرتی ہوں

تفصیلی بات کہنے سننے کی عادی ہیں؟ یا بس دو جملوں سےکام چلاتی ہیں ؟

نہیں تفصیل سے بات کوئی بتا نہین باتی اکثر گڑ بڑ کردیتی ہوں تو بس جو مین پوائینٹ ہے وہ بتا دیتی ہوں

کیا کچن میں میاں ھیلپ کرتے ھیں ؟

جی بہت زیادہ اگر انکے پاس وقت ہو تو

شاپنگ کی کتنی شوقین ہیں اور کیا چیزیں زیادہ خریدتی ہیں؟

اپنے لئے تو نہین لیکن بچوں کی چیزیں زیادہ خریدنے کا شوق ہے اسی لئے میاں جی کو کہتی ہوں مجھے مت لیکر جائیں ورنہ پحر سے کچھ بچوں کے لئے خرید لاونگی ضرورت نا ہونے کے باوجود

Lubna Ali
19-04-2010, 12:08 AM
ہاہا لبنٰی آپی آپ تو کافی جولی ہیں۔میں سمجھتی تھی کہ آپ سئیریس ہونگی۔آپکا انٹرویو پڑھ کر بہت مزہ آرہا ہے۔۔۔آگے کا انتظار ہے۔۔۔۔۔

ایک سوال
آپ کون سے ملک اور شہر میں رہتی ہیں؟
اور پاکستان میں کہاں پر؟

ہائیں تمہین میں کہاں سے سیرئیس لگی مانو بلی

میں دبئی میں رہتی ہوں

اور پاکستان مین کراچی میں

Fozan
19-04-2010, 12:09 AM
اب میری باری۔۔۔۔۔۔

ہم سب علی بھائی کے آنے پر موءدب ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ علی بھائی آپ کے آ جانے پر باادب ہو جاتے ہیں۔ کیا یہ سچ ہے؟ خبردار جھوٹ نہیں چلے گا۔۔۔۔

Maria Masood
19-04-2010, 12:12 AM
ہائیں تمہین میں کہاں سے سیرئیس لگی مانو بلی

میں دبئی میں رہتی ہوں

اور پاکستان مین کراچی میں
ارے میرے ذہن میں آپکا یہی امیج بنا تھا کبھی تفصیلی بات چیت نہیں ہوسکی نا آپ سے بس چلتے پھرتے ہویئ۔۔۔۔
واہ جی واہ ہمارے ہی شہر سے بہت خوب۔۔۔
ویسے مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے جو میمبرز پسند ہیں یہاں پر وہ زیادہ تر کراچی سے ہیں۔۔۔۔

Lubna Ali
19-04-2010, 12:17 AM
اگر آپ صدر پاکستان ھوتیں تو سب سے پہلا حکم کیا دیتیں؟
سب سے پہلے کوئی ایسا قانون پاس کراونگی کے جتنے پرانے سیاست دان ہیں وہ اب مزید سیاست میں نا آسکیں

آٹا ایک ہاتھ سے گوندھتی ہیں دونوں سے؟

ایک ہاتھ سے

روٹی ہاتھ سے بنا لیتی ہیں یا بیلن زندہ باد؟

بیلن سے

سبزی وغیرہ کیسے کاٹتی ہیں؟ کتنے کٹ لگتے ہیں ؟

چاپنگ بوڑد میں رکھ کر بہت کٹ لگتے ہیں جس کی وجہ سے بہت ڈانٹ سنتی ہوں ان سے اسی وجہ سے اپنےکٹ وغیرہ ان سے چھپاتی پھرتی ہوں

اور کچھ فرائی کرتے وقت آئل کے چھینٹوں سے بچنے کا طریقہ بتائیں؟

سمپلی ایک کور لگا دیتی ہوں جب بہت چھینٹے اڑ رہے ہوتے ہیں جب سکون میں آجائے تیل اور تلملانا بند کردے تو کور ہٹا دیتی ہوں

شاپنگ کرنے جائیں تو کوئي بھی چيز جلدی اور آرام سے پسند آجاتی ہے۔ ۔ یا دسیوں میں سے کبھی کوئی کچھ پسند آتی ہے؟

مجھے تو کبھی سب کچھ اچھا لگ رہا ہوتا ہے اور کبھی کچھ بھی پسند نہیں آتا
>:(
مہینے میں کتنے جوڑے کپڑے خریدتی ہیں ؟

یہاں تو یہ بات ممکن نہیں پاکستان سے اماں بھیج دیتی ہیں اور لان وغیرہ کے کپڑے خود سی لیتی ہوں جو چار پانچ مہنے میں ایک ہوتے ہین شاید

اپنی چيزيں خود ہی منتخب کرتی ہیں؟ یا دوسروں کی لائی ہوئی بھی پسند آجاتی ہیں؟

اچھی ہوں تو پسند آجاتی ہیں اور نہیں تو نہیں اس میں کوئی قید نہیں کہ صرف اپنی پسند کی ہوئ چیزیں ہی اچھی لگتی ہیں

اور اگر دوسرے سے منگوائی ہوئي چيز پسند نہ آۓ تو کیا کرتی ہیں؟منہ بناتی ہیں یا اس کا دل رکھتی ہٰں تعریف کر کے؟

انکا دل رکھنے اپنے پاس رکھ تو دیتی ہوں لیکن استعمال نہیں کرتی کبھی کبھار خوش کرنے استعمال کر بھی لیتی ہوں اور ایسا اکثر میاں جی کے لائے ہوئے چیزوں پر ہوتا ہے منع کر بھی نہین پاتی کہ کیوں لائے ہیں
>:(

کام کرتے ہوۓ۔ ۔ ساتھ ساتھ گنگناتی ہیں یا خاموشی سےکرتی ہیں ؟۔

نہیں گنگناتی نہیں ہوں

Lubna Ali
19-04-2010, 12:19 AM
اب میری باری۔۔۔۔۔۔

ہم سب علی بھائی کے آنے پر موءدب ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ علی بھائی آپ کے آ جانے پر باادب ہو جاتے ہیں۔ کیا یہ سچ ہے؟ خبردار جھوٹ نہیں چلے گا۔۔۔۔

ھآھآھآھ ایسا کچھ بھی نہین ہے
میری ساس کے بقول مین انکی بہت سیدھی سی بہو ہوں جو انکے بیٹے کو بڑےآرام سے سنبھالی ہوئی ہوں
لیکن اس کے برعکس میری اماں کہتی ہیں تمہیں علی نے بگاڑ کر رکھا ہوا ہے تم پہلے ایسی نہیں تھی
اب اس سے سوچ لیں کہ کیا ہوتا ہوگا
:mad::mad:

Lubna Ali
19-04-2010, 12:22 AM
مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ سوالنامہ بنانے والوں نے اوروں کے لئے کیا چھوڑا ہے پھر شکایت نہ کرنا کہ مجھے جاننے مں انٹرسٹ نہں؛بالکل یہي ڈائیلاگ میں فوزان آپی کے بارے انٹرویو مں پسٹ کر رہی ہوں

ارے جو بھی سوالات ہوں زہن پوچھ لیں مین آپکو دوباری جواب دونگی کیا پتہ اس بار جواب مختلف ہو اب بندہ ایک ہی جھوٹ بار بار سیم الفاظ میں تو دھرا نہین سکتا ناں
;d;d

Lubna Ali
19-04-2010, 12:28 AM
کوئی ایسی جگہ جہاں جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہوں؟

یہاں میری بڑی نند کے ہاں بہت مزہ آتا ہے ان کے ساتھ بہت جولی اور ہنس مکھ ہیں پاکستان میں کسی بھی باجی کے گھر

کھانا/میٹھا پکاتے ھوئے نمک/چینی اندازے سے ڈالتی ھیں یا چمچ کا استعمال کرتی ھیں؟

چمچ استعمال کرتی ہوں
پیاز، ٹماٹر یعنی سبزیاں کاٹنے کے لئے چاپنگ بورڈ استعمال کرتی ھیں یا ھاتھ میں پکڑ کر ھی کاٹ لیتی ھیں؟

چاپنگ بورڈ مین رکھ کر
آٹا بیٹھ کر گوندھتی ھیں یا کھڑی ھو کر ؟

کھڑے ہوکر
فرائز پلین اچھے لگتے ھیں یا سالٹ اور وینیگر والے ؟

کیچپ کے ساتھ ورنہ پلین

اگر پودینے والی چٹنی بنانی ھو تو اس میں ھری مرچیں اندازے سے ڈالتی ھیں یا گن کر ؟

اندازے سے
ایک ھفتے تک اگر سپیس سٹیشن پر رھنے کی آفر ملے تو جواب کیا ھوگا

وہاں ڈھیر ساری بکس موجود ہیں یا نہیں اور کیا میرے بچے اور میاں جی ساتھ جا سکتے ہیں

یو -ایف -او پر یقین ھے--اگر ھے تو کیوں --نھیں ھے تو کیوں

کچھ دنوں پہلے مولان عاصم کی بک برمودا تکون پڑھی تھی تب سے تھوڑی کنفیوز ہوں اس بارے مین

-
لائف ٹائم میں ٹائم مشین ایجاد ھو جاے تو مستقبل میں جانا پسند کروگی یا ماضی کے کسی ایسے زمانے میں جو آپ نے کتابوں میں پڑھ رکھاھو

میں بس یہ دیکھنا چاہوں گی کہ مجھ سے بڑے جو مجھے اتنی نصیحتیں کرتے ہیں وہ خود کیسے تھے اپنے وقت میں تو بس وہی وقت دیکھنا چاہوں گی
>:(>:(

Lubna Ali
19-04-2010, 12:38 AM
اگر آب حیات کاپتا مل جاے تو کیا ردعمل ھو گا

کچھ نہیں ہوگا نیچرل عمر ہی جینا چاہوں گی جو قسمت میں لمبی عمر یعنی لمبی آزمائیش :(

آپ کے خیال میں خواتین کے قد کی لمبائی کس حد تک مناسب ہے؟

پانچ فٹ پانچ انچ یا چھ اس سے زیادہ نا ہو

بہت انہماک اور مشغولی کی کوئی نشانی ؟

کسی کی بات کانوں کو سنائی ہی نہیں دیتا ویسے بھی بہت غافل رہتی ہوں کسی کی بات ایک بار میں سن نہیں پاتی کیونکہ لاپرواہ ہو شاید بہت شروع شروع میں سسرال والے سمجھتے تھے میں بد تمیزی کر رہی ہوں بہت حیران ہوتے تھے لیکن اب سمجھ گئے کہ میری عادت ہےیہ

بچپن کی کوئی نظم سنائیں؟

امی ابو دادی جان
رکھتے ہیں اپنی پہچان
ابو دفتر جاتے ہین
گھر میں چیزیں لاتے ہیں
امی کو بس کام بہت ہے
صبح بہت ہے شام بہت ہے
گھر کا ہر ایک کام کریں وہ
مشکل سے آرام کریں وہ
دادی جان کی چوکھٹ پر
پھولوں والی چادر ہے
اس پر بیٹھے دادی جان
پڑھے نمازیں اور کھائیں پان

کبھی چڑیا گھر گئی ہیں؟

ہاں جی

کس جانور پرندے کو قریب سے دیکھنے کا شوق ہے؟

ہاتھی جب بھی گئی اسکو نہیں دیکھا

کسی سے دیر بعد ملاقات ہوتو۔ پہلے جیسے تاثرات کے ساتھ ملتی ہیں یا کچھ جھجک آجاتی ہے ؟

پہلے جیسے تاثرات سے ہی ملتی ہوں

لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے ؟

ہاں بہت خوشی ہوتی ہے

نیند اور بھوک اور پیاس میں سے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ کیا ؟

پیاس نیند پھر بھوک ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بھوک بہت کم لگتی ہے

کتنی محب وطن ہیں؟

کبھی اپنے آپ کو جانچا نہین لیکن کسی کے منہ سے ملک کی برائی سنکر غصہ بہت آتا ہے

دیارغیر میں جشن آزادی مناتی ہیں تو کس طرح؟

بس اس دن اپنے پاکستان میں گزارے ہوئے جشن آزادی کے دن کو یاد کرتی ہوں

Lubna Ali
19-04-2010, 12:46 AM
fiwwwwwwwwwww
آج کے لئے بس اتنا ہی باقی کل

اور آمنہ جی آپ واقعی بہت اچھی ہے کتنے آرام سے سارے سوالات کے جوابات جلدی جلدی دے دیئے
:(:(

Zainab
19-04-2010, 12:56 AM
اب میری باری۔۔۔۔۔۔

ہم سب علی بھائی کے آنے پر موءدب ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ علی بھائی آپ کے آ جانے پر باادب ہو جاتے ہیں۔ کیا یہ سچ ہے؟ خبردار جھوٹ نہیں چلے گا۔۔۔۔

بہت خوب
بڑا اچھا سوال کیا ہے۔۔۔:)

Nesma
19-04-2010, 12:58 AM
اب میری باری۔۔۔۔۔۔

ہم سب علی بھائی کے آنے پر موءدب ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ علی بھائی آپ کے آ جانے پر باادب ہو جاتے ہیں۔ کیا یہ سچ ہے؟ خبردار جھوٹ نہیں چلے گا۔۔۔۔

;d

مجھے بھی ایسے ہی لگ رہا ہے;d

بہت اچھا انٹرویو جا رہا ہے بہت مزے کا

Lubna Ali
19-04-2010, 01:03 AM
بہت خوب
بڑا اچھا سوال کیا ہے۔۔۔
ہنس لو زینب اور نیسمہ تم بھی دیکھنا لینا ایسے چن چن کر سولات لاونگی کہ بسسسسس
بسسسسس بس کچھ نہیں
:(

;d

مجھے بھی ایسے ہی لگ رہا ہے;d

بہت اچھا انٹرویو جا رہا ہے بہت مزے کا

ہائیں ایسا کیوں لگ رہا ہے
مجھ سے کیوں ڈریں گے وہ
???

Zainab
19-04-2010, 01:04 AM
ارے میرے ذہن میں آپکا یہی امیج بنا تھا کبھی تفصیلی بات چیت نہیں ہوسکی نا آپ سے بس چلتے پھرتے ہویئ۔۔۔۔
واہ جی واہ ہمارے ہی شہر سے بہت خوب۔۔۔
ویسے مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے جو میمبرز پسند ہیں یہاں پر وہ زیادہ تر کراچی سے ہیں۔۔۔۔

مانو ، تماری لسٹ میں ، میں بھی ہوں نا :)

Nesma
19-04-2010, 01:07 AM
ہنس لو زینب اور نیسمہ تم بھی دیکھنا لینا ایسے چن چن کر سولات لاونگی کہ بسسسسس
بسسسسس بس کچھ نہیں
:(

ہائیں ایسا کیوں لگ رہا ہے
مجھ سے کیوں ڈریں گے وہ
???

نہیں ایسا نہیں ہے

آپ بے حد اچھی ہیں نائس اور سوئیٹ ;)

بس انٹرویو پڑھ کہ خوشی بہت ہو رہی ہے نا تو;);d

Lubna Ali
19-04-2010, 01:10 AM
نہیں ایسا نہیں ہے

آپ بے حد اچھی ہیں نائس اور سوئیٹ ;)

بس انٹرویو پڑھ کہ خوشی بہت ہو رہی ہے نا تو;);d

ہائے سو سوئیٹ ذرا دوباری تعریف کرو لیکن پہلے میں اپنی بیٹی کو پرے ہٹا دوں میرے سوئیٹ ہونے کےء بارے میں سن کر میری انگلی ہی نا چبادے
>:(
اچھا انٹر ویو میں ایسا کیا پڑھا جو خوشی ہو رہی ہے مجھے بھی بتاو تاکہ میں بھی خوش ہوجاوں ذرا مزید

Maria Masood
19-04-2010, 01:23 AM
مانو ، تماری لسٹ میں ، میں بھی ہوں نا :)
ارے آپی بلکل بلکل آپ تو میرے اپنے علاقے سے ہیں۔۔۔آپ تو موسٹ فیورٹ ہوئی۔۔۔۔:)

Zainab
19-04-2010, 01:23 AM
ارے آپی بلکل بلکل آپ تو میرے اپنے علاقے سے ہیں۔۔۔آپ تو موسٹ فیورٹ ہوئی۔۔۔۔:)

سو سوئیٹ

Nesma
19-04-2010, 01:31 AM
ہائے سو سوئیٹ ذرا دوباری تعریف کرو لیکن پہلے میں اپنی بیٹی کو پرے ہٹا دوں میرے سوئیٹ ہونے کےء بارے میں سن کر میری انگلی ہی نا چبادے
>:(
اچھا انٹر ویو میں ایسا کیا پڑھا جو خوشی ہو رہی ہے مجھے بھی بتاو تاکہ میں بھی خوش ہوجاوں ذرا مزید

ھا ھا اماں سخت ہیں نا
ویسے اماں سب کو ہی اپنی سخت ہی لگتی ہیں

آپ تو ماشاللہ پہلے ہی خوش ہیں تبارک اللہ
آپکو مزید جان کہ خوشی ہو رہی ہے نا
اچھا اب زیادہ مت پوچھے مجھے بتانا نہیں آتا
بس اتنا پتہ ہے بہت خوشی ہو ہو رہی ہے

fiza_chillimilli
19-04-2010, 01:48 PM
لڑکوں اور لڑکیوں کے پسندیدہ نام?

وہ کون سی عادتیں ہیں جو آپ میں ہیں، مگر دوسروں سے ان کے بارے میں سن کے غصہ آجاتا ھے۔?

پسندیدہ پھول اور ناپسندیدہ بھی?

کوئی دیرینہ خواہش?

کن پر ترس آتا ھے?

کن پر رشک آتا ھے?

گھر میں پسندیدہ جگہ اور ناپسندیدہ بھی?

کبھی لڑائی جھگڑا کیا? اگر ہاں تو ذرا حال احوال سنا دیجیئے۔

آپ کی نظر میں دنیا کا خوبصورت مرد?

آپ کی نظر میں دنیا کا بدصورت مرد?

آپ کی نظر میں دنیا کی خوبصورت عورت?

آپ کی نظر میں دنیا کی بدصورت عورت?

ویسے خوبصورتی اور بدصورتی کیا ہیں آپ کی نظر میں?

والدین کی کس نصیحت پر آج بھی عمل پیرا ہیں?

بچوں کو کیا نصیحت کرتی ہیں?

کوئی پچھتاوا?

اپنی زندگی پر نظر ڈالتی ہیں تو کیا خیال آتا ھے?

کبھی ڈر لگا اور کب?

fiza_chillimilli
19-04-2010, 01:49 PM
کھانا سادگی سے کھاتی ہیں یا مکمل اہتمام سے?

دسترخوان پر کیا نہ ھو تو کھانے کا مزا نہیں آتا?

پاکستان کی کس چیز کو مس کرتیں ہیں?

کیا آپ کی شادی دھوم دھام سے ھوئی تھی?

اپنی شادی کی کس رسم کو بہت انجوئے کیا?

اپنی شادی کے علاوہ کس کی شادی کو انجوئے کیا?

ہسبنڈ سے پہلا گفٹ کیا ملا?

آپ نے اپنے ہسبنڈ کو پہلا گفٹ کیا دیا?

سالگرہ مناتیں ہیں?

آئینہ دیکھ کر کیا سوچتی ہیں?

کون سا موسم پسند ھے?

کبھی شرارت کی? اگر ہاں تو کیا سزا ملی?

گھر میں آپ کا ھولڈ ھے یا آپ کے ہسبنڈ کی چلتی ھے?

پسندیدہ لطیفہ

پسندیدہ ڈرامہ

پسندیدہ کھیل

پسندیدہ مشغلہ

پسندیدہ کتاب

پسندیدہ سونگ

پسندیدہ ویب سائٹ

پسندیدہ رشتہ

پسندیدہ مشروب

پسندیدہ وقت

پسندیدہ رائٹر

کوثر بیگ
19-04-2010, 03:41 PM
پیاری لبنٰی چند سوال میرے بھی اگر جواب نہ دینے ہو تو بھی جلے گا۔

کیا آپ پکوان ہمیشہ خوشی سے کرتی ہیں یا کبھی کبھی بے دلی سے بھی ?

گھر کی جیزوں میں پسندیدہ جیزکون سی ہےاور کونسی گھریلوں چیزیں زیادہ خریدنا چاھیں گی ?

اگر آپ کو اللہ نے بہت سارا پیسہ دیا تو آپ کیا کریگی ?

کیا آپ خواتین کی بہتری کا سوچتی ہیں اگر ہاں تو کیا کرنا چاھیں گی?

اپنی بچوں کوآگے کیا بنانا چاھیں گی?

Lubna Ali
20-04-2010, 09:48 AM
پانی، بجلی، گیس. . ۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسیں گی؟

گیس کو کیونکہ گیس سے بھی جینریٹر چل سکتا ہے اور پھر سب کچھ ہوسکتا ہے

بیماری میں ایک جگہ لیٹی رہتی ہیں۔ ۔ یاعام دنوں سے زیادہ گھومتی پھرتی ہیں؟

جیسے عام دنوں میں ہوتی ہوں ویسے ہی روٹین کے کام کرتی ہوں لیکن بقول علی کے انکو اس طرح پتہ چلتا ہے میں خاموش ہوجاتی ہوں
;d

ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتی ہیں۔

جب سے یہاں آئی ہوں تب سے یہیں کہ ہوکر رہ گئی ہوں

اپنی تین اچھائیاں اور تین برائیاں بتائیں-

اچھائیاں

1 بولتی بہت ہوں

لاپرواہ ہوں تو کبھی بہت بڑی سے بڑی بات بھی سہہ جاتی ہوں کیونکہ احساس نہیں ہوتا وہ بات اتنی سیرئیس ہے

سب سے جلدی فرینک ہوجاتی ہوں

خامیاں

بولتی بہت ہوں تو اکثر لوگ میری باتوں کا الٹا مطلب نکال لیتے ہیں

لاپرواہ ہوں

جلد فرینک ہوجاتی ہوں اعتبار بھی جلد کرلیتی ہوں تو نقصان بھی ہوا اس وجہ سے

بیماری میں دوائیں آرام سے کھا لیتی ہیں یا نخرے کرتی ہیں؟۔

بہت دوائی چور ہوں پوری کوشش ہوتی ہے دوائی نا کھاوں

ہائے ہائے کرتی ہیں۔ یا معصوم بن کر لیٹی رہتی ہیں یا امی کو یاد کر کے روتی ہیں؟

کچھ بھی نہیں کرتی یہ الگ بات ہے میاں جی پوچھ پوچھ کر مجھے رونے پر مجبور کر دیتے ہیں کیونکہ اس حالت میں کوئی مجھ سے ہمدردی کرے تو رونا آجاتا ہے

کسی خزانے کا نقشہ مل جاۓ یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آۓ تو کیا کریں گی؟

پتہ نہیں ایسی کوئی خواہش تو نہیں جس کے لئے کسی خزانے کو حاصل کرنے کا سوچا ہو

اگر بالمشافہ ملاقات کا موقعہ ملے تو فورم کے کس ممبر سے ملنا چاہیں گی ؟

بہت سے ہیں اب کس کس کا نام لوں

Lubna Ali
20-04-2010, 09:53 AM
آج کل لڑکوں میں لڑکیوں کی نقالی ۔۔ ۔ اور لڑکیوں میں لڑکوں کے انداز ۔ ۔ اسٹائل وغیرہ اپنانا۔ ۔ فیشن کے نام پر عام ہے۔ ۔
ایسے کون کون سے فیشن آپ کو سخت ناپسند ہیں؟

کوئی بھی فیشن جو تہذیب کے دائرے سے باہر ہو تو برا لگتا ہے

مردوں کی کون سی عادات اچھی نہیں لگتیں؟

کانوں کا کچا ہونا
یا عورت کے کسی مشورے کو قابل عمل نا جاننا خواہ وہ صحیح مشورہ ہی کیوں نا دے رہی ہو۔

رکشہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتی ہیں ؟

ہاں کراتی ہوں

فورم کے کس ممبر سے لڑنے کا دل چاہتا ہے ؟

ساحرہ سے لڑنے میں سب سے زیادہ مزہ آتا ہے
باقی جتنے بھی دوست ہیں سب سے

فورم کی ایڈمنسٹریٹر بنا دیا جاۓ تو کس ممبر کو سب سے پہلے نکال باہر کریں گی؟ میرے علاوہ

میاں جی کو کیونکہ انکی اکثر پوسٹوں کی اسپیلینگ مجھے ٹھیک کرنی پڑتی ہے

۔ڈرائیونگ کیسی کرتی ہیں۔ ریش یا کئرفل؟ اگر آپ کو جلدی ہوکہیں پہنچنے کی اور کوئی بیچارہ سگنل دے کر آپ سے جگہ مانگے تو دے دیتی ہیں یا یا اگنور کرتی ہیں؟

نقل کرتے وقت عقل کی ضرورت ہوتی ہے رفعت
:p:p

ہاہاہاہاہاہاہا غصہ آرہا ہے نا ۔۔۔۔

نہیں بہت پیار آرہا ہے آجاو ایک جھپی لے لوں
:p

Lubna Ali
20-04-2010, 09:59 AM
اپنی کون سی عادت جو آپکو اپنے بچوں میں نطر آتی ہیں اور آپ سوچتی ہیں یہ کیسے میری طرح ہوگئے یا آپ تبدیل کرنا چاہیں ؟

میری بیٹی کی عادت کسی کے سامنے اپنی صفائی پیش نا کرپانا خواہ غلطی اسکی نہیں ہو پھر بھی اسکو دیکھ کر ہمیشہ اپنا وقت یاد آجاتا ہے کہ میں بھی ایسی تھی

شام کا وقت کو گھر مین اکیلی ہوں کچھ کھانے کا دل چاہے لیکن ریڈی میڈ کچھ نا ہو تو سب سے پہلے کیا بنا کر کھانے کا خیال آتا ہے؟

فریج سے ٹماٹر نکالونگی اور اسکو کاٹ کر چاٹ مصالحی چھڑک کر کھا جاونگی

روٹی روز بناتی ہیں ؟ کیونکہ بنانا پسند نہیں ہے اس وجہ سے پوچھ رہی ہوں؟

ہاں جی روز ہی بناتی ہوں
جی کب کہا بنانا پسند نہیں :p بس پراٹھے بنانا پسند نہیں

پانی پی کر گلاس اسی وقت دھو لیتی ہیں یا بعد کے لئے رکھ دیتی ہیں ؟

ایسے ہی رکھ دونگی

اگر ایک بوتل اور ایک گلاس ساتھ رکھا ہوا ہو تو کیا کریں گی اگر آپ کو بہت شدید پیاس لگے غٹاغٹ ڈائریکٹ بوتل سے پی لیں گی یا اچھے بچوں کی طرح پہلے گلاس میں بھر کر بیٹھ کر بسم اللہ پڑھ کر پیتی ہیں ؟

بوتل سے غٹاغٹ پی جاونگی پھر علی سے ڈانٹ سنوں گی
;d

کبھی گھر مین بہنوں کی چیزیں چھپ کر استعمال کی ہیں اور کون کون سیء چیزیں چھپ کر استعما کرتی تھی؟

ھآھھآھآ چیزیں تو نہیں بڑی بہن کی کورس کی کتابیں اکثر انکے بیگ سے نکال کر پڑھ کر ادھر ادھر رکھ دیتی تھی باجی خوش تو ہوتی تھیں کہ میں وہ پڑھتی ہوں لیکن ناراض اس وجہ سے ہوتی تھی کہ جگہ میں کیوں نہیں رکھتی
;d

Lubna Ali
20-04-2010, 10:07 AM
آپکا وارڈروب کیسا ہوتا ہے ؟
بہت آرگنائزڈ
بس نارمل سا
کا ایک جنگ سا سماں پیش کر رہا ہوتا ہے؟

جب سیٹ کرتی ہوں تو بہت ارگنائزڈ ہوتا ہے پھر نارمل کچھ عرصے بعد جنگ کا سماں پیش کر رہا ہوتا ہے تو پھر سیٹ کرنے کا خیال آتا ہے اور یہ سائیکل چلتا رہتا ہے

لانڈری کرنے کے بعد سب سے بورنگ کام کیا لگتا ہے ٫کپڑے تہہ کرکے وارڈروب میں رکھنا یا انکو استری کرنا؟

کپڑے تہہ کرکے وارڈروب میں رکھنا

آپ ایک ورکنگ وومن ہیں تو کون کون سے ایسے کام ہیں کچن کے جو پہلے سے کر کے رکھتی ہیں ؟

اففف میں کب سے ہونے لگی
>:(
دیکھ کر نقل مارنی تھی ناں
ہاں ہوں ورکنگ تو ایک طرح سے گھر میں کام کرنے والی;d
نہیں جی کچھ بھی پہلے سے کرکے نہیں رکھتی روز کا روز لہسن ادرک پیستی ہوں

ٹھنڈا پانی ہے یا کولا؟

پانی اور صرف پانی

جوس پسند ہے یا فروٹ کھانا پریفر کرتی ہیں ؟

دونوں ہی زیادہ شوق نہیں فروٹ اور جوس پینے کا ہاں ایک جوس بس شوق سے پیتی ہوں وہ سی بھی بیری کا ہو یا اسکا کوکٹیل ہوں

ایسی کونسی بہت ہلیدی چیز ہے جو چاہنے کے باوجود آپ کھا نہیں پاتی ؟

سیب بہت کوشش کرتی ہوں یہ فروٹ کھاوں لیکن سیب کھاتےہوئے عجیب سی متلی ہونے لگتی ہے

اپنی بیماری کے بارے میں کس کو سب سے پہلے بتاتی ہیں یا کسی کو نہیں بتاتی

کسی کو نہیں بتاتی اگر بہت سیرئیس ہو تو میاں جی کو ہی بتاتی ہوں

Lubna Ali
20-04-2010, 10:12 AM
بچوں کو ڈانٹنے کا سب سے کامن جملہ کیا ہوتا ہے؟

روز ایک نیا جملہ ایجاد ہوتا ہے ڈانٹنے والا

انگریزی مین ڈانٹتی ہیں یا اردو میں ؟

اتنی اچھی انگریزی نہیں ہے جو ڈانٹ سکوں اردو مین ہی ڈانٹتی ہوں

اپنے بچوں کو اردو سکھائی ہے یا سکھانا چاہتی ہیں؟ یا انکی دلچسپی نہیں ہے سیکھنے میں؟

جی بول تو لیتے ہیں اب پڑھنا بھی سیکھ رہے ہیں

اپنے کپڑوں کی میچنگ کا کتنا خیال رکھتی ہیں یا بس جو مل گیا پہن لیتی ہیں کچھ اسپیشیل نہیں کرتیں؟

تھوڑا بہت بہت زیادہ فسی نہیں ہوں اس معاملے میں

فاسٹ فوڈ کھاتی ہیں؟ اگر ہاں تو ویک میں کتنی بار؟

ہاں کھاتی ہوں چھٹی والے دن شام کو لازماً ہم لوگ فاسٹ فوڈ ہی کھاتے ہیں یعنی اس دن میں چھٹی ہوتی ہے

جب پرانی باتیں یاد آتی ہین بچپن کی حوشگوار یادیں ؟ یا ایسا وقت جس میں آپ بہت تکلیفوں یا مشکلات میں رہی ہوں تو تاثرات کیسے ہوتے ہیں ؟

جیسی یادیں ویسے تاثرات

آپکو جگانا آسان کام ہے یا مشکل؟

کبھی آسان کبھی مشکل

Lubna Ali
20-04-2010, 10:16 AM
ون اردو میں کسی بہت گرما گرم موضوع پر بحث ہو رہی ہوں اور آپکو کوئی ڈسٹرب کرے تو کیسا لگتا ہے کیا اسکو کاٹ کھانے کو دوڑتی ہیں یا اسکی بات آرام سے سن لیتی ہیں؟

اسکو تھورا ویٹ کرنے کہتی ہوں

ٹائپنگ دیکھ کر کرتی ہیں یا بغیر دیکھے ؟ یا یہاں آنے سے پہلے ہی ماہر تھیں ٹائپ کرنے میں؟

رومن تو بغیر دیکھے کر لیتی تھی لیکن اردو میں بار بار شفٹ کی وجہ سے گڑ بڑ ہوجاتی ہے تو دیکھتی ہوں کبھی کبھی نہیں بھی

اپنے پوسٹ کئے ہوئے پوسٹ کو اگلے دن دوبارہ پڑھتی ہیں کہ کیا لکھا تھا ؟

کبھی پڑھتی ہوں کبھی نہیں

یہاں لطیفے پڑھ کر قہقے لگاتی ہیں یا مسکراتی ہیں یا لطیفے پڑھنے جاتی ہی نہیں ؟
لطیفے پر ہے مزے کا ہو تو قہقہے لگاتی ہوں

اب تک کتنے لطیفے پوسٹ کئے آپ نے؟

یاد نہیں لیکن بہت کم ہی کئے ہونگے

آج کل ون اردو میں پوسٹ کئے ہوئِے نال پڑھنے کا وقت ملتا ہے یا نہیں یا پہلے کی طرح ریگولر پڑھتی ہیں؟

ہاں بہت دنوں سے ناول نہیں پڑھ پائی

niuslyguy
20-04-2010, 10:19 AM
زبردست لبنی بہت مزا آرہا ہے پڑھ کر بہت اچھا انٹرویو ہے

Lubna Ali
20-04-2010, 10:21 AM
کبھی دل چاہا آپ بھی کوئی ناول پوسٹ کریں؟

ہاں جی دل تو چاہتا ہے سوچا ہےکبھی کوشش کرونگی

بسکٹ چائے میں ڈبو کر کھاتی ہیں ؟

چائے نہیں پیتی لیکن بسکٹ چائے میں ڈوبی ہوئی اچھی لگتی ہے

ایسی کونسی چیز جو آپ کو اپنے آپ میں بہت فنی لگتی ہے یا ایسا لگتا ہے میری یہ عادت سب سے جدا ہے؟

ایسی کوئی عادت تو یاد نہیں آرہی میں تو اہنے آپ کو ایک کامن پرسن ہی سمجھتی ہوں۔

کمپیوٹر میں کوئی گڑ بڑ ہوجائے تو کس حد تک اسکو ٹھیک کرنا آتا ہے؟

کچھ بھی نہیں کرسکتی میاں جی سے کرواتی ہوں

کونسا ایسا فاسٹ فوڈ ہے جو آپ کو لگتا ہے گھر میں آپ زیادہ اچھا بنا لیتی ہیں؟

پتہ نہیں کافی سارے بناتی تو ہوں یہ تو نہیں سوچا اس سے اچھا بناسکتی ہوں اتنی ماہر تو نہیں ہوئی اب تک

پیزا برگر چکن بروسٹ ان میں سے کون سی چیزیں گھر میں بنا لیتی ہیں یا باہر سے کھانا زیادہ پریفر کرتی ہیں ؟

اکثر پیزا بناتی ہوں گھر پر اور چکن بروسٹ باہر سے کیونکہ گھر میں بنانے کافی جھنجھٹ ہے اسکو

اگر باہر سے کھانا آڈر کروانا ہو تو سب سے زیادہ کیا آڈر کرواتی ہیں؟

کے ایف سی چکن زیادہ تر

Lubna Ali
20-04-2010, 10:26 AM
اگر ون ڈش ہو تو کونسی ڈش آپ سب سے زیادہ بناتی ہیں اور کیا بنانا زیادہ آسان لگتا ہے؟

چکن کڑھائی سب سے زیادہ آسان ہے اور وہی بنانے کی کوشش کرتی ہوں

پارٹیز کو انجوائے کرتی ہیں یا بھگتاتی ہے تعلقات صصحیح رہیں اسی وجہ سے مجبوری میں جاتی ہیں؟

نہیں بھئی بہت مزہ آتا ہے مجھے

میٹھا ریگولر بناتی ہیں ؟ ریڈی میڈ میٹھے سے ہی کام چلاتی ہیں ؟

نہیں میٹھا بہت کم بناتی ہوں

کتنے عرصے سے پاکستان نہین گئیں؟

سات ماہ ہوگئے ہیں وہاں نہیں گئے ہوئے
;d

اگر پاکستان جائین تو کس کے ہاں رہنا اچھا لگتا ہے؟

اماں کے ہاں ہی رہتی ہوں

پاکستان جاکر کپڑوں کے علاوہ کیا لیتی ہیں؟

کھانے پینے کی چیزیں بکس چلی ملی وغیرہ

وہاں جاکر کیا پہلے کی طرح دوبارہ ریڑھی اور خوانچہ فرشوں کے کھانے کھاتی ہیں ؟

ہاں بہت کھاتی ہوں
اور پھر بیمار بھی پڑتی ہوں

پاکستان جاکر کیا کسی کو صفائی کے بارے مین لیکچر دیتی ہیں؟

اپنی ایک سسٹر کو ہمشہ دیتی ہوں
:mad:

جب پاکستان جاتی ہں اور لائیٹ چلی جائے تو کیسا لگتا ہے؟

رات کو سوتے وقت جائے تو غصہ آتا ہے
لیکن شام کے وقت جائے تو چھت میں سب بیٹھ کر جب باتیں کرتے ہیں تو مزہ آتا ہے

اماں کی ڈانٹ اب بھی سنتی ہیں یا یہ کہ اماں کم ڈاٹنے والوں میں سے ہیں؟

اماں کی ڈانٹ تو میرے لیئے ٹانک جیسا ہے بقول میری بہن کے اسکی گاڑی چلے گی نہیں بغیر ڈانٹ کے
;d

Lubna Ali
20-04-2010, 10:29 AM
گولڈ پسند ہے یا وائیٹ گولڈ؟

وائیٹ زیادہ پسند ہے لیکن پہنتی دونوں ہوں

شادی کی تقریبات مین جانا اچھا لگتا ہے اور شادی کے کھانوں میں کونسی ڈش آپکو پسند ہے؟

ہاں اچھا لگتا ہے بہت بس بچے تنگ نا کریں تو ۔ ۔ ۔ ۔ شادی کے کھانے نجانے زیادہ کھا نہیں پاتی اکثر بس ایک شیرمال کا ٹکڑا لیکر اسکو چگتی رہتی ہوں یا زیادہ سے زیادہ کباب لے لئے بس

اب تو باقاعدہ کچیچیاں چڑھ رہی ہوںگی کاش رفعت سامنے ہو اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسی طرح کے دس بارہ انٹر ویو اس کے بھی کروں
>:(

Lubna Ali
20-04-2010, 10:36 AM
لڑکوں اور لڑکیوں کے پسندیدہ نام?

عماد معاذ ہمزہ اور ابراہیم

ماریہ ربعیہ سارہ سحٰی شفاء

وہ کون سی عادتیں ہیں جو آپ میں ہیں، مگر دوسروں سے ان کے بارے میں سن کے غصہ آجاتا ھے۔?

لا پرواہی

پسندیدہ پھول اور ناپسندیدہ بھی?

سارے پھول اچھے لگتے ہیں

کوئی دیرینہ خواہش?

ایسی تو کوئی خواہش نہیں ہے حج کرنے کی تھی جو اللہ میاں نے پوری کردی

کن پر ترس آتا ھے?

حقیقت سے نظرے چرانے والوں پر

کن پر رشک آتا ھے?

زندگی کی تلخیوں کو سہنے کے باوجود مسکرانے اور صبر تحمل سے جینے والوں پر

گھر میں پسندیدہ جگہ اور ناپسندیدہ بھی

گھر کی بالکونی
وہاں ایک تو صفائی بہت کرنی پڑتی ہے ڈسٹ بہت ہے وہاں کبھی دوسروں کی طرح میں وہاں بیٹھ کر چائے نہیں پی سکتی کیونکہ چائےپینے کی عادت نہیں تو کیا کروں وہاں جاکر یہ سوچ کر جاتی نہیں ۔ پسندیدہ جہاں میرا پی سی ہے اور میں ون اردو آسکتی ہوں ۔

Lubna Ali
20-04-2010, 10:42 AM
عورتوں کی عزت کرنے والا جس کے نظروں میں حیا ہو

آپ کی نظر میں دنیا کا بدصورت مرد?

عورتوں کی حقیر سمجھنے اور اسکی عزت نا کرنے والا

آپ کی نظر میں دنیا کی خوبصورت عورت?

شکر گزار اور قناعت پسند عورت

آپ کی نظر میں دنیا کی بدصورت عورت?

نا شکری عورت

ویسے خوبصورتی اور بدصورتی کیا ہیں آپ کی نظر میں?

خوبصورتی جو آنکھوں کے ساتھ دل کو بھی منور کرنے

Lubna Ali
20-04-2010, 10:45 AM
والدین کی کس نصیحت پر آج بھی عمل پیرا ہیں?

قناعت اور شکر گزار رہنے کی کوشش کرتی ہوں

بچوں کو کیا نصیحت کرتی ہیں?

شو آف کرنے والی عادت سے بچیں

کوئی پچھتاوا?

ہاں ہے ایک

اپنی زندگی پر نظر ڈالتی ہیں تو کیا خیال آتا ھے?

اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں

Lubna Ali
20-04-2010, 10:48 AM
کھانا سادگی سے کھاتی ہیں یا مکمل اہتمام سے?
سادگی سے ہی کھاتی ہوں

دسترخوان پر کیا نہ ھو تو کھانے کا مزا نہیں آتا?

اچار یا سلاد نا ہو تو

پاکستان کی کس چیز کو مس کرتیں ہیں?

بارشوں کو جب ہم سب بہن بھائیمل کر بارش میں نہاتے تھے

کیا آپ کی شادی دھوم دھام سے ھوئی تھی?

نہیں بہت سادگی سے ہوئی تھی

Lubna Ali
20-04-2010, 10:55 AM
ہسبنڈ سے پہلا گفٹ کیا ملا?

گولڈ کی رنگ ملی تھی اور تعریف کردی میںنے تب سے پچھتا رہی ہوںمیاں جی ہر وقت اپنے پسند سے لے آتے ہیں جیولری اور میں کچھ کہہ بھی نہیں پاتی ۔
:mad:

آپ نے اپنے ہسبنڈ کو پہلا گفٹ کیا دیا?

کوئی گفٹ دیا تو نہیں آج تک
???

سالگرہ مناتیں ہیں?

نہیں یاد نہیں رہتا اپنی سالگرہ کا دن
ہاں جب سے ون اردو میں ہوں کافی لوگ یاد رکھتے ہیں تو خود کو بھی یاد رہا
اس بار بیٹی نے البتہ اپنے ہاتھ سے ایک کارڈ بنا کر دیا تو بہت خوشی ہوئی

آئینہ دیکھ کر کیا سوچتی ہیں?

اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں

کون سا موسم پسند ھے?

بہار

کبھی شرارت کی? اگر ہاں تو کیا سزا ملی?

شرارت کب نہیں کرتی اب اتنی سزاوں میں کیا کیا یاد رکھتی

ہاں ایک بار پرنسپل کے آفس کے سامنے کھڑا ہونا پڑا تھا تب بہت شرمندگی ہوئی تھی ۔

گھر میں آپ کا ھولڈ ھے یا آپ کے ہسبنڈ کی چلتی ھے?

دونوں ہی اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ ان کا ہولڈ ہے
;d;d

Lubna Ali
20-04-2010, 11:00 AM
پسندیدہ لطیفہ

کافی سارے ہیں
پسندیدہ ڈرامہ

الفا براوو چارلی

پسندیدہ مشروب

بیری کوکٹیل جوس

پسندیدہ وقت

اس وقت جب پوری فیملی ایک ساتھ ہو

پسندیدہ رائٹر

نسیم حجازی

Lubna Ali
20-04-2010, 11:06 AM
پیاری لبنٰی چند سوال میرے بھی اگر جواب نہ دینے ہو تو بھی جلے گا۔

ارے ایسا کیسے ہوسکتا ہے میں آپکو سوالوں کے جواب نہ دوں

کیا آپ پکوان ہمیشہ خوشی سے کرتی ہیں یا کبھی کبھی بے دلی سے بھی ?

موڈ پر ہے اچھا موڈ ہو تو ورنہ بےدلی سے نتیجہ ایک بھیانک ڈش کی ضورت میں سامنے آتا ہے

گھر کی جیزوں میں پسندیدہ جیزکون سی ہےاور کونسی گھریلوں چیزیں زیادہ خریدنا چاھیں گی ?
میری واشنگ مشین مجھے بہت پسند ہے کیونکہ مجھے کپڑے دھونا بہت مشکل کام لگتا ہے ہاتھوں سے

زیادہ مجھے بیڈ شیٹس لینے کا شوق ہے اچھے اچھے اور خوبصورت ہوں

اگر آپ کو اللہ نے بہت سارا پیسہ دیا تو آپ کیا کریگی ?
اپنے نام ہر ایک ایسا ادارہ بناونگی جو میرے مرنے کے بعد بھی غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے کام آسکے

کیا آپ خواتین کی بہتری کا سوچتی ہیں اگر ہاں تو کیا کرنا چاھیں گی?

خواتین کے اندر شکر پیدا ہوجائین اور وہ جو ہے اس پر قناعت کرنا سیکھ جائین

اپنی بچوں کوآگے کیا بنانا چاھیں گی?

ایک اچھا نیک انسان بن جائیں تو بہت ہے

Lubna Ali
20-04-2010, 11:08 AM
اتنے اچھے سوالات کرنے پر فضا اور کوثر جی آپ دونوں کا شکریہ

کوثر بیگ
20-04-2010, 11:15 AM
اتنے اچھے سوالات کرنے پر فضا اور کوثر جی آپ دونوں کا شکریہ

اور جواب دینے کا بھی بے حد شکریہ ۔آپ کو جانکر پہلے سے بھی اچھی لگی مجھے .اللہ خوش رکھے

Fozan
20-04-2010, 11:16 AM
بہت مزہ آیا لبنٰی۔۔۔۔شکریہ

fiza_chillimilli
20-04-2010, 02:52 PM
اتنے اچھے سوالات کرنے پر فضا اور کوثر جی آپ دونوں کا شکریہ

جواب دینے کا بھی بے حد شکریہ

Sabiha
20-04-2010, 03:19 PM
سب سے مشکل اور سب سے آسان کام؟؟
کیا آپ کو اداکاری آتی ہے۔
آپ کے خیال میں کونسی اداکاری آپ اچھی کرلیتی ہیں ۔اپنے میاں کے سامنے؟
ان میں سے کونسی سی ڈش آپ کو اچھی بنانے آتی ہے۔
۱-خیالی پلاوّ۔۔۲- خیالی کھچڑی

شوہر زیادہ غصہ ور ہے یا آپ ۔؟
آپ کو کس چیز سے زیادہ چڑ ہے۔
کس چیز سے ڈر لگتا ہے۔
بچوں ،جوانوں اور بوڑھوں میں کیا بات دیکھنا چاہتی ہیں۔

SEEBEE
21-04-2010, 02:20 AM
بہت ہی مزہ آیا آپ کا انٹرویو پڑھ کر لبنیٰ۔۔میری آپ سے کبھی بات نہیں ہوئی پر اب آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگ رہی ہے۔۔۔آپ کی تو کافی عادتیں میرے سے ملتی ہیں
;d

Lubna Ali
21-04-2010, 02:48 AM
بہت ہی مزہ آیا آپ کا انٹرویو پڑھ کر لبنیٰ۔۔میری آپ سے کبھی بات نہیں ہوئی پر اب آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگ رہی ہے۔۔۔آپ کی تو کافی عادتیں میرے سے ملتی ہیں
;d

شکراً جزیلاً
کونسی عادتیں بتاو ذرا؟

SEEBEE
21-04-2010, 02:59 AM
ایک طرف سے شروع ہو جائوں۔۔۔۔سب سے پہلے یہی کہ میں بھی حد سے زیادہ لا پرواہ ہوں۔۔۔۔
پھر یہ والی
میری واشنگ مشین مجھے بہت پسند ہے کیونکہ مجھے کپڑے دھونا بہت مشکل کام لگتا ہے ہاتھوں سے

زیادہ مجھے بیڈ شیٹس لینے کا شوق ہے اچھے اچھے اور خوبصورت ہوں

یہ عادت تو میرے اندر بھی ہے اور مجھے اپنے پر کبھی کبھار غصہ بھی بہت آتا ہے اس عادت کی وجہ سے۔۔۔۔
میری بیٹی کی عادت کسی کے سامنے اپنی صفائی پیش نا کرپانا خواہ غلطی اسکی نہیں ہو پھر بھی اسکو دیکھ کر ہمیشہ اپنا وقت یاد آجاتا ہے کہ میں بھی ایسی تھی

اور یہ بھی
فریج سے ٹماٹر نکالونگی اور اسکو کاٹ کر چاٹ مصالحی چھڑک کر کھا جاونگی

''بوتل سے غٹاغٹ پی جاونگی''

میں بھی اپنی بڑی بہن سے بے حد اٹیچڈ ہوں اور اسی کو بہت تنگ کیا ہے جب تک اس کی شادی نہیں ہوئی،اور اس کو میں آئیڈیل آئز بھی بہت کرتی ہوں کیونکہ وہ بے حد نرم مزاج اور اچھی عادات کی مالک ہے

اور بتائوں!!!

شکراً جزیلاً
کونسی عادتیں بتاو ذرا؟

Lubna Ali
21-04-2010, 03:03 AM
ھآھھآھھآ
یعنی اور بھی مزید ہیں

لوگ شک کریں گے کہ ایک ہی بندی دو آئی ڈی سے آرہی ہے
;d;d

SEEBEE
21-04-2010, 03:05 AM
یہ تو ہے۔۔۔۔;d;d

Lubna Ali
21-04-2010, 08:27 PM
سب سے مشکل اور سب سے آسان کام؟؟

سب سے مشکل کام سچ بولنا

اور آسان کام جھوٹ بولنا لیکن بعد میں مصیبتیں مول لینا

کیا آپ کو اداکاری آتی ہے۔

نہیں کبھی کی تو نہیں تو پتہ کیسے چلے گا کہ آتی ہے
??????

آپ کے خیال میں کونسی اداکاری آپ اچھی کرلیتی ہیں ۔اپنے میاں کے سامنے؟

ھآھآھآھھآھآ یہ والی اداکاری کا پوچھ رہیں ہیں

وہ تو ٹاپ سیکریٹ ہے
ھآھآھآھ

ان میں سے کونسی سی ڈش آپ کو اچھی بنانے آتی ہے۔
۱-خیالی پلاوّ۔۔۲- خیالی کھچڑی

مجھے امممم کھچڑی شاید وہ آسان ہے ناں

شوہر زیادہ غصہ ور ہے یا آپ ۔؟

جب غصے میں ہوں تو دونوں ہی ورنہ تو نہیں یعنی برابر ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نہیں شاید میں زیادہ سیدھی ہوں ان کے بنسبت
ھآھآھآھآھ

آپ کو کس چیز سے زیادہ چڑ ہے۔

کوئی ایک بات کو بار بار دھرائے تو چڑ جاتی ہوں اکثر ۔ ۔ ۔ ۔وجہ وہی صبر تحمل کی کمی ایسے وقتوں میں اماں بڑی بہن کی مثال پیش کرنا ہمیشہ فرض سمجھتی ہیں
کس چیز سے ڈر لگتا ہے۔

تنہائی سے مجھے تنہا رہنا پسند نہیں

بچوں ،جوانوں اور بوڑھوں میں کیا بات دیکھنا چاہتی ہیں۔

مثبت سوچ

Lubna Ali
21-04-2010, 08:28 PM
اتنے اچھے سوالات کرنے کا شکریہ صبیحہ
:):)

*HURD*
21-04-2010, 08:38 PM
السلام علیکم

لبنیٰ صرف ایک سوال میری طرف سے بھی
بہہہت بار دل کیا کہ پوچھوں لیکن پوچھتے ھوئِے عجیب سا لگتا تھا
اپ کے انٹرویو نے موقع دیا تو سوچا ھمت کر ھی لون۔

سوال یہ ھے کہ
کبھی ایسا ھوا کہ آپ نے ون اردو پہ کوئی پوسٹ کی ھو
جو علی بھائی نے پڑھ کر کہا ھو کہ
یہ کیا لکھا؟ یا کیوں لکھا؟
یا علی بھائی کی کسی پوسٹ کے بارے آپ نے کہا ھو کہ

یہ کیا لکھ دیا؟ ایسا نہیں لکھنا چاھییے تھا۔

یا اسی سے ملتی جلتی سچوایشن کبھی ھوئی؟

Lubna Ali
21-04-2010, 09:08 PM

مجھے تو نہیں پتہ کہ علی میرے پوسٹ پڑھتے ہیں بھی یا نہیں لیکن میں ضرور پڑھتی ہوں کیونکہ ان کی اردو ماشاءاللہ کافی خوبصورت ہے
خیر

لیکن میں
ھآھھآھآھآھآ
بے چارے ڈھونڈتے پھریں گے کہ کس کس پوسٹ پر میں نے اعتراض نہیں کیا
;d
ایک دو بار کسی پوسٹ پر مجھے غصہ بھی آیا تھا کہ اسیے ٹاپک پوسٹ کیوں کیئے کیونکہ بعد میں کافی بد مزگی پھیل گئی تھی
::)

*HURD*
21-04-2010, 09:13 PM
مجھے تو نہیں پتہ کہ علی میرے پوسٹ پڑھتے ہیں بھی یا نہیں لیکن میں ضرور پڑھتی ہوں کیونکہ ان کی اردو ماشاءاللہ کافی خوبصورت ہے
خیر

مجھے نہیں یاد آنسٹلی کہ کبھی انہوں نے میرے کسی پوسٹ پر اعتراض کیا ہو ;d;d

لیکن میں
ھآھھآھآھآھآ
بے چارے ڈھونڈتے پھریں گے کہ کس کس پوسٹ پر میں نے اعتراض نہیں کیا
;d
ایک دو بار کسی پوسٹ پر مجھے غصہ بھی آیا تھا کہ اسیے ٹاپک پوسٹ کیوں کیئے کیونکہ بعد میں کافی بد مزگی پھیل گئی تھی
::)

بے چارے علی بھائی

کافی ظالم بیوی ملی ھے انھیں۔

سوچ رھی ھوں اپ کی نند بن جاؤں۔ شائد بھائی کے بدلے لے سکوں پوسٹس پر اعتراضات کر کر کے۔

ھاھاھاھاھا

Lubna Ali
21-04-2010, 09:17 PM
بے چارے علی بھائی

کافی ظالم بیوی ملی ھے انھیں۔

سوچ رھی ھوں اپ کی نند بن جاؤں۔ شائد بھائی کے بدلے لے سکوں پوسٹس پر اعتراضات کر کر کے۔

ھاھاھاھاھا

نند بننے کا ارادہ ہے تو لیکن بدلا لینے کا حوصلہ اتنا ڈگمگاتا ہوا کیوں لگ رہا ہے یعنی کے "شاید"

;d;d

*HURD*
21-04-2010, 09:24 PM
نند بننے کا ارادہ ہے تو لیکن بدلا لینے کا حوصلہ اتنا ڈگمگاتا ہوا کیوں لگ رہا ہے یعنی کے "شاید"

;d;d

ھاھاھاھاھ
بھائی کا حال پڑھ لیا تھا نا اسی لئے ڈگمگا رھا ھے۔

نہیں بھئی میں بہن ھی ٹھیک ھوں کیونکہ
بہن بننے میں زیادہ فائدے ھیں۔ نند بن کر تو صرف لڑائی، مار کٹائی ھی ھوا کرے گی نند کی۔

ھاھاھاھاھا

HarfeDua
30-04-2010, 07:59 AM
السلام علیکم
بہت اچھا انٹرویو ہورہا ہے لبنٰی جی کا۔ میں بھی کچھ سوال کرلوں۔ ھوپفلی پہلے کسی نے نہیں پوچھے ہوں گے۔ ~

1۔ آپ کو سب سے زیادہ سوپ بنانے کا شوق ہے۔ ۔ ۔ سوال یہ ہے کہ آپ کو کتنے قسم کے سوپ بنانے آتے ہیں؟

2۔ اگر کبھی گھر میں سب آپ کے پکائے سوپ کی برائی کردیں تو آپ کا ری ایکشن کیسا ہوتا ہے؟ (ویسے تو مجھے اندازہ ہے ;))۔

3۔ آؤٹ گوئنگ ہیں یا گھر میں رہنا پسند کرتی ہیں؟

4۔ پاکستان /کراچی میں آپ کی فیورٹ جگہ جہاں آپ ہر وقت جانے کو تیار رہتی ہوں؟

5۔ آپ ڈرائو کرتی ہیں؟ (شاید سیکھ رہی تھیں نا؟ انسٹرکشنز تو دیتی ہیں ;))۔

Lubna Ali
01-05-2010, 11:55 AM
السلام علیکم

وعلیکم السلام

بہت اچھا انٹرویو ہورہا ہے لبنٰی جی کا۔ میں بھی کچھ سوال کرلوں۔ ھوپفلی پہلے کسی نے نہیں پوچھے ہوں گے۔ ~

ظاہر ہے تمہارے جیسے انوکھے سوال کس کے "دماغ " میں آسکتے ہیں

1۔ آپ کو سب سے زیادہ سوپ بنانے کا شوق ہے۔ ۔ ۔ سوال یہ ہے کہ آپ کو کتنے قسم کے سوپ بنانے آتے ہیں؟

کبھی گنے کی کوشش ہی نہیں کی لیکن کچھ تو کافی اچھا بنا لیتی ہوں اسپیشلی "دماغ کا دہی" کر کے بطور سوپ بنانا بہت پسند ہے :p

2۔ اگر کبھی گھر میں سب آپ کے پکائے سوپ کی برائی کردیں تو آپ کا ری ایکشن کیسا ہوتا ہے؟ (ویسے تو مجھے اندازہ ہے ;))۔

پھر ان کے "دماغ " کی خیر نہیں انکو اپنے "دماغ" کے گم شد گی پر زندگی بھر ملال رہتا ہے

3۔ آؤٹ گوئنگ ہیں یا گھر میں رہنا پسند کرتی ہیں؟

نارملی گھر میں زیادہ اچھا لگتا ہے لیکن اچھی کمپنی ہو تو باہر جانا بھی اچھا لگتا ہے کوئی بور کرنے والا ہو تو آئیں بائیں شائیں کر کے بہانے بنانے کی کوشش کرتی ہوں ۔

4۔ پاکستان /کراچی میں آپ کی فیورٹ جگہ جہاں آپ ہر وقت جانے کو تیار رہتی ہوں؟

لال قلعہ 'وہاں پر جاکر کھانا کھانے میں بڑا مزہ آتا ہے اسپیشلی وہاں پر بادشاہ سلامت کو دیکھ کر بہت انجوائے کرتی ہوں اس لئے کوئی اگر وہاں جانے کی دعوت دے تو انکار کبھی نہیں کرتی اسکے بعد امممم شاید کپڑوں کی شاپنگ کے لئے کہیں بھی جانا ۔

5۔ آپ ڈرائو کرتی ہیں؟ (شاید سیکھ رہی تھیں نا؟ انسٹرکشنز تو دیتی ہیں ;))۔

انسٹرکشنز تو بہت دینے آتے ہیں لیکن چلانی نہیں آتی;)

KishTaj
18-05-2010, 05:52 PM
;dالسلامُ علیکم
یہاں کسی کو کچھ پوچھنا رہ گیا ہے کیا؟؟
ویسے تو میں بہت کچھ پوچھتی لیکن پورا انٹرویو ہی پڑھنے کا موقع نہیں ملا ۔۔ اب کبھی دل چاہے گا پوچھنے کا تو پھر تالا کھول دوں گی ~;)۔۔ اگر اس پر کوئی برا مانے گا تو اسکا انٹرویو شروع کردوں گی ۔۔ شکریہ
اسے لاک کررہی ہوں
اللہ حافظ