PDA

View Full Version : آمنہ (امّ فوزان) آپی کا انٹرویو

KishTaj
16-04-2010, 07:48 PM
معزز ممبران!
السلامُ علیکم
آج میں ڈھیروں فرمائش پر اُمِ فوزان یعنی آمنہ آپی کا انٹرویو شروع کرنے جارہی ہوں۔ ۔ ۔ذرا میرا ساتھ تو دیں سوالات کرنے میں ۔ ۔۔~ ہماری مصنفہ آپی وقت نکال کر جوابات دیں گی ۔ ۔۔
شکریہ

KishTaj
16-04-2010, 07:51 PM
یہ سوالات کی پہلی قسط حاضر ہے ۔ ۔ ۔

آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتی ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟
کتنی مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنی صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھیں یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتی ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتی ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا سمجھتے ہیں ۔ ۔ ۔ اگران جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کی مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتی ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتی ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتی ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتی ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتی ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتی ہیں؟
بہت ذیادہ بولتی ہیں یا کم گو ہیں؟

Fozan
16-04-2010, 08:02 PM
وعلیکم السلام۔ بہت شکریہ کشتاج۔

جیسے جیسے وقت ملے کا جواب پوسٹ کرتی رہوں گی۔ بس ذرا ہتھ ہولا رکھیں۔

آپ کا پورا نام؟
آمنہ احمد

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
45

آپکی تعلیم کتنی ہے؟
اکنامکس/ سٹیٹسٹکس،۔۔۔۔۔۔۔میتھBA
BEd.
Teaching Credentail in Mathematics
MA in leadership and administration

کونسے ادیب پسند ہیں؟
بہت سے

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
معلم
کہاں رہتی ہیں؟
امریکہ ، کیلیفورنیا
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
بیٹا، بیٹی، اماں

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
چار، دوسرا

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟
گھر پر

Ayeshah
16-04-2010, 08:18 PM
واو،،۔۔۔۔۔ میری فیورٹ رائیٹر ام فوزان جی
میں ان سے پوچھنا چاھتی ھوں کی اتنا اچھا کیسے لکھتی ھیں اور ،اتنے سادی سی بات کو اتنا گہرا کیسے بنا دیتی ھیں ،?

Fozan
17-04-2010, 03:36 AM
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

جو وقت ابو کے ساتھ گزارا

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

اللہ کا کرم، اللہ کا کرم، اللہ کا کرم اور محنت

آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
Aries
نو عمری میں ایسے شوق تھے، اب نہیں ہیں،شخصیت کی حد تھا ٹھیک ہی ہوتا ہے۔

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
بہت تھی اور ہے بھی۔۔۔وقت ملے تو ایک گھنٹہ ضرور کوئی نیوز چینل دیکھتی ہوں۔

اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟
آن لائن جنگ اور بی بی سی اردو دیکھتی ہوں۔۔۔

Fozan
17-04-2010, 03:41 AM
کتنی مذہبی ہیں؟

دیکھنے ، سننے، یا پڑھنے میں شاید نا لگوں، مگر کافی ہوں۔۔۔۔اب جواب لکھ کر سوچ رہی ہوں کہ کافی مذہبی کیا ہوتا ہے؟

قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟

تقریباً سات آٹھ کی عمر میں

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

بچے ، گھر، ون اردو

زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟

ابو ڈاکٹر تھے تو خواہش تھی کہ ڈاکٹر بنوں، شکر الحمداللہ معلم ہوں۔

SEEBEE
17-04-2010, 04:06 AM
آمنہ سس مجھے آپ سے ملنے کا اس قدر شوق ہے کیونکہ آپ کی کوئی بھی بات اور پوسٹ ایسی نہیں جو مجھے اچھی نہ لگی ہو ،آپ کا سوچنے کا انداز اور میچورٹی،،،،کاش آپ یو میں ہی ہوتیں تو میں ضرور آپ سے ملنے کی کوشش کرتی پر اب اتنی دور کا تو کچھ کہا نہیں جا سکتا،پر جہاں بھی رہیں اللہ آپ کو خوشیاں عطا فرمائے اور آزمائش سے دور رکھے
آپ کے مزید جوابات کا انتظار ہے گا،

Fozan
17-04-2010, 07:44 AM
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔

زندگی نظر کا دھوکہ لگتی ہے کبھی، کبھی امتحان گاہ اور کبھی لگتا بس ہم بے مصرف اسکے پیچھے بھاگے چلے جا رہے ہیں۔ ایک دن آنکھ کھلے گی تو بارگاہ ایزدی میں کھڑے ہوں گے، خالی دامن خالی ہاتھ اسکے رحم کے طلبگار۔۔۔۔

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

اس سے پہلے سوال سے تعلق ہے اسکا بھی۔۔۔۔۔۔محبت تو بس ایک ہی ہے۔ یہ جو دنیاوی محبتیں ہیں یہ تو دنیا میں وقت گزارنے کیلئے ہیں ، زندگی کو سہل بنانے کیلئے، کوئی مقصد دینے کیلئے،آزمائش میں مبتلا کرنے کیلئے۔۔۔۔

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟

جو دوگھڑی نکال کر میری بات سن لے، جسکے لئے میں دن رات کے ہر پل موجود ہوں۔۔۔۔

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟

کم کم ہیں۔۔۔۔جب بنا رہی ہوتی ہوں تو پتا بھی نہیں چلتا کیسے بن گئے۔ شاید مزاج مل جاتے ہیں۔ کردار میرے لئے بہت اہم ہے۔۔۔۔ انسان کو انسان سمجھیں۔۔۔

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟

ہاں جی، دیکھا نہیں یہاں بھی لوگ میرے رعب میں ہیں۔۔۔:cool:۔

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟

کبھی کبھی شکوہ کر لیتی ہوں۔۔۔۔اللہ مجھے مزید صبر دے۔ شاید کبھی کبھی انداز تلخ ہو جاتا ہے ، وہ بھی مجھے پسند نہیں۔ اور شکر کرتی تو ہوں مگر اس سے زیادہ کرنا چاہئے

Fozan
17-04-2010, 07:58 AM
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
???نہیں ہے ، میرا خیال

کتنی صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
صفائی پسند تو ہوں مگر سستی نمبر لے جاتی ہے۔۔۔۔ مگر جب کرنے پر آتی ہوں تو فرش سے لیکر کچن تک سب صاف ہوجاتا ہے ایک ہی دفعہ میں۔ نفیس نازک چیزیں بہت پسند ہیں مجھے۔ کسی سٹور میں سب سے پہلے گھر کی اشیاء کے سیکشن میں جاتی ہوں۔ بچے تنگ آ چکے ہیں میری اس عادت سے۔۔

گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھیں یا ہیں؟
ابو جان سے۔۔۔پھر چھوٹی بہن سے۔۔۔ویسے اماں اور ہم بہن بھائی سب بہت قریب ہیں۔

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟
چھوٹی بہن سے اور پھر میری ایک استاد نما دوست ہیں ان سے۔۔۔۔اور بھی کچھ دوست ہیں جو مجھے قریب سے جانتے ہیں۔

کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
جی تقریباً۔۔۔۔جاب کرتی ہوں تو وہاں ایک مخصوص رویہ چاہئے ہوتا ہے۔ گھر میں بچپن سے ہی مجھے کتابوں اور اپنے تک محدود رہنے کی عادت تھی۔

ناراض ہوتی ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟

کسے بے اصولی کی وجہ سے ، شاید چند منٹ، شاید ایک آدھ گھنٹہ، زیادہ دیر نہیں، ہنسی آ جاتی ہے۔۔۔۔

ذیادہ بولتی ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
خاموش طبع ہوں مگر لوگوں اور جگہ پر بھی منحصر ہے۔

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا ہوگا؟

اسکا اندزہ تو آپ لوگوں کو اب تک ہو چکا ہو گا، نہیں تو تھریڈز اور بلاگز کے لنک دے دیتی ہوں۔۔;d

Fozan
17-04-2010, 08:13 AM
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا سمجھتے ہیں ۔ ۔ ۔ اگران جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟

میں اپنے کام سے کام رکھنے والی بندی ہوں۔ جلدی بے تکلف نہیں ہوتی۔ دوسرے کو پہل کرنی پڑتی ہے۔بولنے سے پہلے اکثر شاید لوگوں کو جج کرتی رہتی ہوں۔ بات چیت کا انداز ایسا ہوتا ہے شاید میرا جس میں بظاہر احساسات کا عمل دخل نہیں ہوتا۔ عام طور پر لوگ مجھے مغرور یا روڈ سمجھتے ہیں۔جو لوگ قریب سے جانتے ہیں وہ ہی بس مجھے جان سکتے ہیں۔ ون اردو پر ایسے لوگوں کی تعداد کافی ہے۔۔۔:)۔

سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟

بہت ۔۔۔۔۔ "دل کرتا ہے سبکو ایک ہی لائن میں کھڑا کر کے۔۔۔۔۔"۔;d۔

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟

دور اندیش کہہ سکتے ہیں اگر اللہ مہربان ہو تو۔۔۔۔ اندازے کم ہی غلط ہوتے ہیں۔ اب تک جتنے لوگوں کے بارے میں ون اردو پر سوچا کہ یہ لوگ یہاں کیا کر رہے ہیں، وہ سب ایک ایک کر کے چلے گئے یا پھر۔۔۔اکثر لوگوں کے بارے میں میری رائے صحیح ہوتی ہے۔۔۔:)

مظبوط اعصاب کی مالک ہیں یا حساس ہیں؟

مضبوط اعصاب ہی کہہ سکتے ہیں مگر بے حس بھی نہیں کہہ سکتے۔ ہاںکوئی زمانہ تھا کہ بات بے بات آنسو آ جاتے تھے مگر تب بھی اکیلے گھر میں رہنے سے نہیں گبھرائی تھی۔ غصہ آ سکتا ہے مگر پریشانی پر جلدی قابو پا لیتی ہوں ، اللہ کی کرم نوازی ہے۔۔۔

کتنی زبانیں جانتی ہیں؟
اردو، پنجابی، انگلش

کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
سب سے ہی محبت ہے مگر اردو کی تو کیا ہی بات ہے۔۔۔۔ عربی سیکھنے کا شوق ہے۔ویسے مجھے فارسی بھی پسند ہے۔

Fozan
17-04-2010, 08:34 AM
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟
عین وقت تک ٹالتی رہتی ہوں تو سارے کام اکٹھے ہو جاتے ہیں۔۔۔آدھا گھنٹہ چالیس منٹ لگ جاتے ہوں گے شاید۔۔۔۔۔

کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتی ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتی ہیں؟
اپنے مزاج کے لوگ مل جائیں ، جیسے بچوں یا تعلیم کے متعلق بات کرنے والے تو جلد گھل مل جاتی ہوں۔۔۔۔میز بان کی توجہ کی تو ضرورت نہیں ہوتی ، ہاں اگر انہیں میری کچن میں ضرورت ہو تو چولہا سنبھال لیتی ہوں۔۔۔

کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتی ہیں؟
آجکل تو آرام کرکے خوشی محسوس ہوتی ہے۔۔۔ ویسے مہمان آ جائیں تو انکے لئے کھانا پکانے سے لیکر شاپنگ کروانے تک ، ہر کام میں خوشی ہوتی ہے۔اورون اردو پر کچھ لکھ کر بھی اچھا لگتا ہے۔

ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتی ہیں؟
چائے کا کپ بناکر ون اردو پر آ جاتی ہوں یا پھر ٹی وی کے آگے بیٹھ جاتی ہوں۔۔۔۔

غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
اب تو کم کم ہی آتا ہے مگر جب آتا ہے تو بہت زیادہ آتا ہے۔۔۔۔یہ بھی ایک بری عادت ہے جس سے میں پناہ مانگتی ہوں، اللہ میرے حال پر رحم کرے۔

سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
بے اصولی، جھوٹ، نا انصافی، کم عقلی ہٹ دھرمی پر۔۔۔اگر آئے تو نہیں تو غصے سے زیادہ غم ہوتا ہے۔۔۔:(۔

غصہ آئے تو کیا کرتی ہیں؟
بچوں پر تو بول لیتی ہوں نہیں تو پھر وہی اپنا ون اردو یا ٹی وی۔۔۔پانی پینا یا وضو کرنا بھی کار گر ثابت ہوتا ہے۔۔۔۔

بہت ذیادہ بولتی ہیں یا کم گو ہیں؟

کم گو ، موقع مناسبت سے

Fozan
17-04-2010, 08:56 AM
واو،،۔۔۔۔۔ میری فیورٹ رائیٹر ام فوزان جی
میں ان سے پوچھنا چاھتی ھوں کی اتنا اچھا کیسے لکھتی ھیں اور ،اتنے سادی سی بات کو اتنا گہرا کیسے بنا دیتی ھیں ،?

یہ سب ون اردو کا کمال ہے اور آپ سب کی محبت۔ ارے اگر آپ میری اردو کی پروفیسر سے ملیں تو وہ کہیں گی کہ اردو کی کمبختی آئی جو آمنہ نے لکھنا شروع کردیا۔۔۔۔۔ پتا نہیں کیسے گہری ہو جاتی ہے بات۔ بس مشاہدہ ہی ہوتا ہے آپ سبکی طرح۔۔۔۔یا پھر اللہ کی کرم نوازی ہے۔

Fozan
17-04-2010, 08:58 AM
آمنہ سس مجھے آپ سے ملنے کا اس قدر شوق ہے کیونکہ آپ کی کوئی بھی بات اور پوسٹ ایسی نہیں جو مجھے اچھی نہ لگی ہو ،آپ کا سوچنے کا انداز اور میچورٹی،،،،کاش آپ یو میں ہی ہوتیں تو میں ضرور آپ سے ملنے کی کوشش کرتی پر اب اتنی دور کا تو کچھ کہا نہیں جا سکتا،پر جہاں بھی رہیں اللہ آپ کو خوشیاں عطا فرمائے اور آزمائش سے دور رکھے
آپ کے مزید جوابات کا انتظار ہے گا،
بہت شکریہ سس۔۔۔۔ امریکہ کا چکر لگا لیں نا۔۔۔۔۔ :)۔

Sehar Azad
17-04-2010, 12:16 PM
السلام علیکم :۔

کیا میں بھی کچھ سوال پوچھ سکتا ہوں؟؟؟؟؟؟؟؟

Noor-ul-Ain Sahira
17-04-2010, 03:45 PM
۔

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟

دور اندیش کہہ سکتے ہیں اگر اللہ مہربان ہو تو۔۔۔۔ اندازے کم ہی غلط ہوتے ہیں۔ اب تک جتنے لوگوں کے بارے میں ون اردو پر سوچا کہ یہ لوگ یہاں کیا کر رہے ہیں، وہ سب ایک ایک کر کے چلے گئے یا پھر۔۔۔اکثر لوگوں کے بارے میں میری رائے صحیح ہوتی ہے۔۔۔:)

اوہ ہووووووووووو یہاں پر رولنگ آئیز کا سمائلی کیوں نہیں ھے ::)۔۔۔
خدارا میرے بارے میں کبھی غلطی سے بھی ایسا مت سوچیئے گا آمنہ جہ۔

KishTaj
17-04-2010, 04:07 PM
السلامُ علیکم
آمنہ آپی ۔ شاندار جارہا ہے بھئی انٹرویو ۔ ۔ ۔ ۔ یہ اگلا سوال نامہ حاضر ہے۔
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتی ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

ون اردو پر کیسے آئیں؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئیں؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتی ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتی تھیں؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

KishTaj
17-04-2010, 04:26 PM
السلام علیکم :۔

کیا میں بھی کچھ سوال پوچھ سکتا ہوں؟؟؟؟؟؟؟؟

وعلیکم السلام

جی بھائی بالکل پوچھ سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ شروع کرنا میرا کام

باقی سب مل کر پوچھیئے ۔

شکریہ

Fozan
17-04-2010, 08:55 PM
السلامُ علیکم
آمنہ آپی ۔ شاندار جارہا ہے بھئی انٹرویو ۔ ۔ ۔ ۔ یہ اگلا سوال نامہ حاضر ہے۔

وعلیکم السلام۔ آپکے سوال بھی بہت اچھے ہیں۔ پیشہ ورانہ انداز ہے۔ آہستہ آہستہ گھیر رہی ہیں۔۔۔۔۔;d۔ شکریہ کشتاج

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟

پاکستان میں انگلش کی پروفیسر تھیں، مسز خالد، یہاں میتھ کے پروفیسر ڈاکٹر حسن اور ڈالٹر لو (Lo).

کونسا مضمون پسند ہے؟

اب تو میتھ ہی ہے

کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟

جس میں بھی زیادہ لکھنے کی ضرورت ہو۔۔۔۔

اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟

اپنے کام سےکام رکھنے کی۔۔۔کم گو ہونے کی (ون اردو پر نہیں اسکا اطلاق ہو سکتا ;d)۔

اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
کچھ باتوں میں انتہا پر جا کر سوچتی ہوں۔۔۔۔میانہ روی اختیار کرنا اچھا ہوتا ہے مگر کر نہیں پاتی۔

پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
بہت سی ہیں۔۔۔۔۔کریم اکلیئرز، لیمن کیک، چیز کیک، چاکلیٹ کیک، گلاب جامن، رس ملائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نمکین میں سوپ مجھے بہت پسند ہے، اسکے علاوہ پالک، ساگ، حلیم، چکن تکہ۔۔۔۔۔۔۔

کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
جو اچھی طرح نا بنی ہو۔۔۔۔ٹینڈے وغیرہ کچھ خاص پسند نہیں۔۔۔۔۔۔

پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟

کالا اور سفید، سبز، نیلا، پیلا بھی اچھا لگتا ہے، کاسنی اور فروزی بھی پسند ہے۔۔۔۔رنگ مجھے سب ہی اچھے لگتے ہیں مگر سب سے پہلے کالے اور سفید پر نظر ٹھہرتی ہے۔

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
بہت ہلکی جیسے نینا رچی یا شنیل کے کچھ پرفیوم اچھے لگتے ہیں۔

پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
لان کاٹن کے شلوار قمیض، پینٹ اور کھلی سی شرٹ۔۔۔۔

دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
سارا دن ہی اچھا لگتا ہے۔۔۔صبح کے وقت کی ہوا میں نمی ، خاموشی میں چڑیوں کی چہچہاہٹ اچھی لگتی ہے، دوپہر کا سکون، رات کی گہرائی اور سکوت اچھا لگتا ہے۔۔۔۔

قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
پہاڑوں پر سبزہ، برستی بارش

کس علم کو سب سے بہترین جانتی ہیں؟
سب ہی، علم تو علم ہے، جاننا نا جاننے سے بہت بہتر ہے۔ یہ میری بیٹی کا کہنا ہے۔ قرآن اور حدیث کا علم باقاعدہ حاصل کرنے کا موقع مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔

آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
وہ جو "ایک" ہے
اسکے بعد میرے بچے

پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
بچوں کا۔۔۔۔بہن بھائیوں کا۔۔۔۔ دوستوں کا

پسندیدہ شعر یا کہاوت؟

میں نے خدا کو اپنے ارادوں کے ٹوٹنے اورکاموں کے سنورنے سے پہچانا" حضرت علی رضی اللہ۔"
جب سے مجھے حضرت علی رضی اللہ کا یہ قول پوری طرح سے سمجھ آیا ہے، زندگی آسان ہو گئی ہے۔

گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
سب ہی، بہت سوچ و بچار کے بعد لیتی ہوں۔۔۔

Fozan
17-04-2010, 09:17 PM
ون اردو پر کیسے آئیں؟
کچھ اردو میں پڑھنے کیلئے ڈھونڈ رہی تھی جب یہاں پہنچی۔۔۔۔

کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئیں؟
ماحول ، ماحول ، اور صرف ماحول۔۔۔۔

ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
مون، ساحرہ، بنت حوا، لبنٰی، دانیہ، ماہ بانو، ثمرین، گل۔۔۔۔۔ان سب نے مجھے گھیرا تھا ۔۔۔۔اور جیسے جیسے نام یاد آئیں گے لکھ دوں گی۔

ٹیم بھائی کا مسیج بھی پہنچتا رہتا تھا کہ ابھی تک کچھ پوسٹ نہیں کیا ، کوئی تھریڈ نہیں بنایا (اب شاید پچھتا رہے ہوں کہ پوسٹ کرنے کو کیوں کہا)۔

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتی ہیں؟
کوئی ایک نہیں۔۔۔۔ کسی میں اپنی نوعمری کی جھلک نظر آتی ہے اور کسی میں بعد کی۔۔۔۔بہت سے نام ہیں، اس لئے نہیں لکھ رہی۔

ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
بہت کچھ، سب کچھ۔۔۔۔۔انسانی رویوں کو بغیر چہرے کے سمجھنا بھی شاید آنے والے وقت میں علم کا درجہ اختیار کر جائے انٹر نیٹ کی بدولت۔ تبدیلی شاید آپکو میرے تھریڈ، بلاگ وغیرہ پڑھ کر سمجھ آ جائے۔

اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتی تھیں؟
پہلے کتابیں رسالے، گھر بچوں تک تھی۔ اب جاب، کالج، بچے، گھر،کتابیں اور ون اردو بھی شامل ہے۔

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
بلاگ لکھنے میں مزہ آتا ہے۔۔۔۔گفتگو کی تو کیا ہی بات ہے ، اگر کوئی کرنے دے تو۔۔۔۔۔

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
سب ایکٹیو ممبرز سے متاثر ہوں کسی نا کسی بات کی وجہ سے ۔۔۔۔خاص طور پر کم عمر ممبرز سے جو میچیور سوچ رکھتے ہیں اور پاکستان اور اسلام سے والہانہ محبت رکھتے ہیں۔نئے آنے والوں میں مہر فاطمہ اور احسان بھائی نی امپریس کیا۔۔۔۔۔۔
اور بہت سے لوگ ہیں جو اپنی مثبت سوچ کی وجہ سے میرے پسندیدہ ہیں۔۔۔۔کچھ لوگ اپنی منفی سوچ کی وجہ سے بھی میری لسٹ پر ہیں۔۔۔۔::)۔

یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
اوپر جو نام دیئے ہیں، وہی ہیں۔۔۔۔ان سب سے پہلے ہوئی اسکے علاوہ اور بہت سی بہنیں ہیں جن سے پی ایم کے ذریعے دوستی ہے۔

ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
گفتگو

ناپسندیدہ پر غور نہیں کیا

کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
?????????

ون اردو کی کیا چیز سب سے ذیادہ پسند ہے؟
لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا۔۔۔ایک چیز اور تھی اب شاید مرحومین میں شامل ہے یا پھر شاید قومے میں چلی گئی۔۔۔۔۔۔"گرون"۔

آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
بہت سے ہیں، ہر شخص اپنی مرضی اور مزاج کے فورم پر جا سکتا ہے۔ اپنی مرضی کے لوگوں سے بات چیت کر سکتا ہے۔

Zainab
17-04-2010, 09:27 PM
کش تمارے سوال اور آمنہ جی کے جواب دونوں ہی لاجواب ہیں
بہت اچھا کیا اس بار آمنہ جی کا انٹرویو کرکے
ویسے تو یہ بہت سو کی پسندیدہ ہیں ، لکین ان کو پوری طرح جاننے کا موقع مل گیا
مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ، اللہ آپ کو ہمشہ خوش رکھیں آمین :)

ان کے بعد ذرا موُن کو گھیرنا انٹرویو کے لیے

Fozan
17-04-2010, 09:37 PM
بہت شکریہ زھرہ۔۔۔۔مون کا تو میں بھی کہنے والی تھی۔ اسکے بعد آپکا ۔۔۔۔کیا خیال ہے؟

imported_Dilpasand
17-04-2010, 09:41 PM
السلام علیکم
آمنہ باجی کچھ سوال میں بھی پوچھنے لگا ہوں تڑکا لگا کے
مگر جواب بغیر تڑلگائے دیجئے گا ۔

*آپ کو ادب کی کونسی صنف زیادہ پسند ہے۔
* آپ کے خیال میں آپ کیا اچھا لکھ سکتی ہیں،افسانہ،ناول،ڈرامہ،شاع ری،نثر
* آپ کو لکھنے کا شوق کیسے اور کب پیدا ہوا۔
*آپ لکھنے کےلیے کیسے وقت نکال لیتی ہیں اور لکھنے کےلیے کونسا وقت اچھا ہوتا ہے۔
*کیا کبھی اپنی کوئی کتاب چھپوانے کا ارادہ ہے ۔ افسانے وغیرہ کی

جیا آپی
17-04-2010, 09:50 PM
wow mujhe umme fozan pata nahi bah :)ut pasnd hain. thank u kishtaj..aur haan yeh mujhe bahut intellectual qisam ki bandi lagthe hain; ALLAH app ko hamesha khush rakhe Ameen

Fozan
17-04-2010, 09:53 PM
السلام علیکم
آمنہ باجی کچھ سوال میں بھی پوچھنے لگا ہوں تڑکا لگا کے
مگر جواب بغیر تڑلگائے دیجئے گا ۔

وعلیکم السلام۔ بہت شکریہ دلپسند بھائی۔۔

*آپ کو ادب کی کونسی صنف زیادہ پسند ہے۔

پڑھنے میں تو ناول یا افسانہ

* آپ کے خیال میں آپ کیا اچھا لکھ سکتی
ہیں،افسانہ،ناول،ڈرامہ،شاع ری،نثر

ابھی تو یہ جاننے کے عمل میں ہوں کہ ان اصناف میں فرق کیا ہے???۔ میرا خیال ہے کہ مختصر افسانہ یا کہانی اچھی لکھ سکوں، اگر کبھی لکھنا آ گیا۔

* آپ کو لکھنے کا شوق کیسے اور کب پیدا ہوا۔

ہائی سکول میں دل کیا کرتا تا کہ اخبار کے ایڈیٹرز کو خرافات چھاپنے پر خط لکھوں۔ لکھتی بھی تھی مگر وہاں تک پہنچ کبھی نہیں پائے۔دوسری بار موقع یہاں ون اردو پر ملا۔

*آپ لکھنے کےلیے کیسے وقت نکال لیتی ہیں اور لکھنے کےلیے
کونسا وقت اچھا ہوتا ہے۔

اہم۔۔۔۔سوچنے والی بات ہے۔ وقت تو خود بخود نکل آتا ہے جب کوئی موضوع سوجھ جائے۔ اکثر جب کسی وجہ سے تناؤ میں ہوتی ہوں تو کوئی نا کوئی کہانی سوجھ جاتی ہے۔ اور زیادہ تر جو یہاں پوسٹ کیا ہے وہ رات کے آٹھ اور گیارہ کے درمیان لکھا گیا ہے۔ تو اس حساب سے تو رات کا وقت زیادہ مناسب لگتا ہے جب سب کاموں سے نبٹ چکی ہوں۔

*کیا کبھی اپنی کوئی کتاب چھپوانے کا ارادہ ہے ۔ افسانے وغیرہ کی

شاید کبھی۔۔۔۔اپنی یاداشتوں کو چھپواؤں۔۔۔

Lubna Ali
17-04-2010, 10:15 PM
السلام علیکم
بہت بہت شکریہ کش
میں کافی عرصت سے آمنہ کے انٹر ویو کا ویٹ کر رہی تھی

آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا سمجھتے ہیں ۔ ۔ ۔ اگران جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟

میں اپنے کام سے کام رکھنے والی بندی ہوں۔ جلدی بے تکلف نہیں ہوتی۔ دوسرے کو پہل کرنی پڑتی ہے۔بولنے سے پہلے اکثر شاید لوگوں کو جج کرتی رہتی ہوں۔ بات چیت کا انداز ایسا ہوتا ہے شاید میرا جس میں بظاہر احساسات کا عمل دخل نہیں ہوتا۔ عام طور پر لوگ مجھے مغرور یا روڈ سمجھتے ہیں۔جو لوگ قریب سے جانتے ہیں وہ ہی بس مجھے جان سکتے ہیں۔ ون اردو پر ایسے لوگوں کی تعداد کافی ہے۔۔۔۔

ھآھھآھآآھآھآآھ
ان لوگوں میں تو میں بھی شامل ہوں سچی آمنہ جی پہلے آپ سے بات کرنے سے پہلے سوچتی تھی یہ پوچھوں یا یہ بات کروں یا نا کروں لیکن تھینکس ٹو پردیسی گپ شپ اب ایسا کچھ بھی نہیں ہے

;d;d

مجھے بھی کچھ سوالات کرنے ہیں لیکن پہلے کش کے سوال کمپلیٹ ہوجائیں پھر اور میں ادھر ادھر سے چرا کر کچھ سوالات جمع کرلوں تب پوسٹ کرونگی
;d

Fozan
17-04-2010, 10:30 PM
نہییں بات یہ نہیں ہے شاید یا یہ ہے اب پتہ نہیں
شاید آپکی انگریجی کا کمال تھا یا آپ کی باتیں ایسی عالمانہ اور مدبرانہ ٹائپ کی ہوتی تھیں خیر اب بھی ہیں لیکن اس وقت آپ بارے میں اتنا جانتے نہیں تھے ناں تو بس ایک رعب سا ظاہر ہوتا تھا اور ہم لوگ خواہ مخواہ ڈرتے تھے
;d
اوکے تو وقت دیں پلیز سوالات چرانے کے لئے
تو پھر میرا جواب ٹھیک تھا

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟

ہاں جی، دیکھا نہیں یہاں بھی لوگ میرے رعب میں ہیں۔۔۔:cool:۔
:cool:۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Lubna Ali
17-04-2010, 11:24 PM
جن کو یہ سوالات جانے پیچانے لگے وہ اپنے خرچ پر غصہ ہوں کیونکہ یہاں پہلے آئے پہلے پائے کا اصول ہے شاید تو بس میں نے پہلے یہ سوال کردیئے ناراض ہوجائیں ۔ ۔ ۔ ۔ پر سانوں کی بقول مون کے ھھآھآھھآھآآھ
;d;d

گھر والے پیار سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

اور غصے سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

پسندیدہ گانا؟

پسندیدہ گانا

پسندیدہ گلوکار

پسندیدہ ڈرامہ

پسندیدہ اداکار /اداکارہ

جھوٹ بولتی ہیں؟

پڑھائی کے زمانے میں کیا مشاغل ہوتے تھے؟

اور کتنا وقت دیتی تھیں پڑھائی کو؟

پڑھائی میں کیسی تھیں؟

کیسے پڑھتی تھیں ٹہل کر؟ بیٹھ کر؟ کیسےیاد کرتی تھیں؟

لکھائی کیسی ہے اردو اور انگلش کی؟

گھر سے دور ہوں تو کس چیز کی کمی زیادہ محسوس کرتی ہیں؟

کس کے ساتھ رہنے سے تنہا رہنے کو ترجیح دیں گی ؟

مالٹا کیسے چھیلتی ہیں ؟ہاتھ سے یا چھری سے ؟

اردو کے علاوہ اور کس زبان کے ادب کا مطالعہ کیا ہے ؟

تعلیمی ریکارڈ کیسا رہا اپ کا؟

کیا ریگولر اسٹوڈنٹ رہی ہین ؟

کہیں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟ اب اور شادی سے پہلے۔ ؟

بہت ارجنٹ نکلنا ہو تو ۔ ۔ کن چيزوں پر لازمی دھیان دیں گی؟(تیاری میں )

آیس کریم زیادہ پسند ہے کے چاکلیٹ؟

اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے ؟

خود کون سی ڈش زیادہ اچھی بنالیتی ہیں۔ ۔ آپ کے خیال میں۔ ۔ اور دوسروں کے خیال میں کون سی؟

کھانا بنانا کب سیکھا تھا؟ اور ریگیولرلی کب سے بنانا سٹارٹ کیا؟

کون سی ڈش بنانے سے کوفت ہوتی ہے ؟

کبھی نقل کی یا کروائی ہے ؟

سادگی پسند ہے؟ یا تھوڑا بہت فیشن کر لیتی ہیں ۔۔۔ گھر میں "ملنگ" بنی پھرتی ہیں کے کونسا کویٔی اور دیکھ رہا ہے، اپنا ہی گھر ہے۔۔۔۔ یا ٹھیک سے رہتی ہیں؟ ۔

اپنے کام خود کیا کرتی ہیں؟

وعدہ فورا کرلیتی ہیں؟

قسم کھانے میں کتنی ماہر ہیں ؟

شرطیں لگانے کی اوسط کیا ہے ؟

ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گی؟
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں؟

اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتی تھیں؟

جیب خرچ ملتا تھا؟

کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتی تھیں؟

کتنی صفائی پسند ہیں؟

بس واجبی سی ہو۔ ۔ یا ٹھیک ٹھاک؟ یا جنون ہے صفائی کا ؟

کتنی نازک طبع اور نفاست پسند ہیں ؟

کس قسم کے کھیل کھیلے ہیں بجپن میں، لڑکپن میں، نوجوانی میں۔ ؟

بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتی تھی کے ۔۔۔ جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟

موڈی ہیں ؟

حلقہ احباب کتنا وسیع ہے؟

خود سے دوستی کرنے میں پہل کرتی ہیں؟

کیا آپ اچھی رازدان ہیں ؟

کوئي آئیڈیل ؟اور کس شخصیت سے ملنا چاہیں گی؟

نفع نقصان سے بےپروا ہوکر سچ بولتی ہیں۔ ۔ ۔ سچ کے باعث کوئی نقصان اٹھایا ہو؟

وقت کی کتنی پابند ہیں ؟

کیا اعتبار جلدی کر لیتی ہیں؟کبھی کسی نے دھوکہ دیا؟

خودغرض ہیں؟

گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

فیصلہ کرنے میں کتنی دیر لگاتی ہیں ؟

ناراض ہوتی ہیں ۔ ۔ تو کن باتوں پر ۔۔ کتنی مدت کے لیے؟

کیا جلدی معاف کر دیتی ہیں؟

روتی ہیں؟کتنی جلد رونا آجاتا ہے؟کن باتوں پر؟

اور رونا آۓ تو فورا ہی رو لیتی ہیں؟سب کے سامنے رولیتی ہیں یا اکیلے میں؟

کس چیز سے زیادہ خوف اور ڈر لگتا ہے؟

کبھی غلط کام کرتے ہوئے ضمیر کی آواز پر دھیان دیا یا سنی ان سنی کردی؟

کبھی قبرستان کے سامنے سے گزرتے ہوئے یا کسی میت کو جاتا دیکھ کر دل میں کیا خیال آیا؟

کوشش پر کتنا یقین رکھتی ہیں۔؟ یا آپ کے نزدیک سب کچھ تقدیر سے ہوتا ہے۔ خواہ بندہ کوشش کرے یا نہ کرے۔؟

کبھی خود اپنا احتساب کیا ہے ؟

اعلی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

انگریزی زبان ۔
اعلی تعلیم ۔
دولت ۔
یا صلاحیتیں؟

کس سفر سے خوف آتا ہے؟

گھر میں زیادہ کون سی زبان بولتی ہیں؟

زیادہ بولتی ہیں یا خاموش رہتی ہیں؟

انگلش ناولز پڑھتی ہیں؟

ادھار دے کر بھول جاتی ہیں ؟ ؟یا صبح شام یاد کرواتی رہتی ہیں ؟

۔۔نصیحت جو بری لگتی ہے؟

2۔۔۔۔۔اگر ایک قتل کی اجازت ہوتی تو کس کو کرتیں؟

پرانی باتیں خوشی کی یا دکھ کی۔ دوبارہ یاد آئیں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں ؟۔

گھر میں عموما کیا زیور پہنے رکھتی ہیں ؟ مطلب چوڑیاں؟ لاکٹ ،رنگ وغیرہ ؟

کبھی کوئی زیور وغیرہ گم ہوا ہے؟

صبح اٹھ کر پہلے ضروری کام۔ ؟

کس کی لاڈلی تھیں امی کی یا ابا کی

بہن بھائیوں سے کبھی ناراضگی ہوتی تھی اگر ہاں تو کس بات پر

سیونگ کیسے کرتی ہو بینک میں یا جیولری وغیرہ بنا کر

فضول خرچ ہو یا میانہ روی اختیار کرتی ہو

پردیس میں پاکستان کی کس چیز کو سب سے زیادہ مس کرتی ہو

ایک خوشگوار فیملی لائف کی بنیاد کن چیزوں پر ہوتی ہے

لڑکیوں کے لئے کتنی تعلیم ضروری ہے

آئڈیل پر یقین تھا یا افسانوی باتیں مانتی تھیں

کس قسم کی بکس پڑھنا پسند ہے

شعر و شاعری سے دلچسپی ہے اگر ہاں تو کس کی نظمیں غزلیں اچھی
لگی ہیں

کسی کام کو نہ کرنے کادل چاہے تو کیا بہانا کرتی ھیں؟

کبھی آسمان پر تارے گنے؟

کس سواری کی ڈرائیونگ کرنا پسند کریں گی ان میں سے۔۔تانگہ رکشہ،ٹرک؟

سفر کون سا اچھا لگتا ھے

زندگی کی تعریف کریں کم سے کم الفاظ میں؟

موجوہ دور میں اپنا رول ماڈل کسے کہیں گی؟

کوئی ایسا کام جو بار بار آپ کا کرنے کو دل کرے؟

انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

کوئی ٹائم دے کر بھی ٹائم پر نہ پہنچے تو کیا دل کرتا ہے؟

چغلیاں کرتی ہیں کیا؟

عید کیسے مناتی ہیں؟

چوڑیاں مہندی وغیرہ کا اہتمام کرتی ہیں یا نہیں؟

کسی کےلیے تحفہ لیتے ہوۓ کس کی پسند کو سامنے رکھتی ہیں؟ اپنی یا جسے دینا ہو اس کی؟

اپنی تعریف پر کیسا محسوس کرتی ہیں؟

کوئی متوجہ ہو کر بات نہ سنے تو کیسا لگتا ہے؟

تفصیلی بات کہنے سننے کی عادی ہیں؟ یا بس دو جملوں سےکام چلاتی ہیں ؟

کیا کچن میں میاں ھیلپ کرتے ھیں ؟

شاپنگ کی کتنی شوقین ہیں اور کیا چیزیں زیادہ خریدتی ہیں؟

اگر آپ صدر پاکستان ھوتیں تو سب سے پہلا حکم کیا دیتیں؟

آٹا ایک ہاتھ سے گوندھتی ہیں دونوں سے؟

روٹی ہاتھ سے بنا لیتی ہیں یا بیلن زندہ باد؟

سبزی وغیرہ کیسے کاٹتی ہیں؟ کتنے کٹ لگتے ہیں ؟

اور کچھ فرائی کرتے وقت آئل کے چھینٹوں سے بچنے کا طریقہ بتائیں؟

شاپنگ کرنے جائیں تو کوئي بھی چيز جلدی اور آرام سے پسند آجاتی ہے۔ ۔ یا دسیوں میں سے کبھی کوئی کچھ پسند آتی ہے؟

مہینے میں کتنے جوڑے کپڑے خریدتی ہیں ؟

اپنی چيزيں خود ہی منتخب کرتی ہیں؟ یا دوسروں کی لائی ہوئی بھی پسند آجاتی ہیں؟

اور اگر دوسرے سے منگوائی ہوئي چيز پسند نہ آۓ تو کیا کرتی ہیں؟منہ بناتی ہیں یا اس کا دل رکھتی ہٰں تعریف کر کے؟

کام کرتے ہوۓ۔ ۔ ساتھ ساتھ گنگناتی ہیں یا خاموشی سےکرتی ہیں ؟۔

کوئی ایسی جگہ جہاں جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہوں؟

کھانا/میٹھا پکاتے ھوئے نمک/چینی اندازے سے ڈالتی ھیں یا چمچ کا استعمال کرتی ھیں؟

پیاز، ٹماٹر یعنی سبزیاں کاٹنے کے لئے چاپنگ بورڈ استعمال کرتی ھیں یا ھاتھ میں پکڑ کر ھی کاٹ لیتی ھیں؟

آٹا بیٹھ کر گوندھتی ھیں یا کھڑی ھو کر ؟

فرائز پلین اچھے لگتے ھیں یا سالٹ اور وینیگر والے ؟

اگر پودینے والی چٹنی بنانی ھو تو اس میں ھری مرچیں اندازے سے ڈالتی ھیں یا گن کر ؟
ایک ھفتے تک اگر سپیس سٹیشن پر رھنے کی آفر ملے تو جواب کیا ھوگا

یو -ایف -او پر یقین ھے--اگر ھے تو کیوں --نھیں ھے تو کیوں
-
لائف ٹائم میں ٹائم مشین ایجاد ھو جاے تو مستقبل میں جانا پسند کروگی یا ماضی کے کسی ایسے زمانے میں جو آپ نے کتابوں میں پڑھ رکھاھو
--
اگر آب حیات کاپتا مل جاے تو کیا ردعمل ھو گا

آپ کے خیال میں خواتین کے قد کی لمبائی کس حد تک مناسب ہے؟

بہت انہماک اور مشغولی کی کوئی نشانی ؟

بچپن کی کوئی نظم سنائیں؟

کبھی چڑیا گھر گئی ہیں؟

کس جانور پرندے کو قریب سے دیکھنے کا شوق ہے؟

کسی سے دیر بعد ملاقات ہوتو۔ پہلے جیسے تاثرات کے ساتھ ملتی ہیں یا کچھ جھجک آجاتی ہے ؟

لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے ؟

نیند اور بھوک اور پیاس میں سے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ کیا ؟

کتنی محب وطن ہیں؟

دیارغیر میں جشن آزادی مناتی ہیں تو کس طرح؟

پانی، بجلی، گیس. . ۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسیں گی؟

بیماری میں ایک جگہ لیٹی رہتی ہیں۔ ۔ یاعام دنوں سے زیادہ گھومتی پھرتی ہیں؟

ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتی ہیں۔

اپنی تین اچھائیاں اور تین برائیاں بتائیں-

بیماری میں دوائیں آرام سے کھا لیتی ہیں یا نخرے کرتی ہیں؟۔

ہائے ہائے کرتی ہیں۔ یا معصوم بن کر لیٹی رہتی ہیں یا امی کو یاد کر کے روتی ہیں؟

کسی خزانے کا نقشہ مل جاۓ یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آۓ تو کیا کریں گی؟

اگر بالمشافہ ملاقات کا موقعہ ملے تو فورم کے کس ممبر سے ملنا چاہیں گی ؟

آج کل لڑکوں میں لڑکیوں کی نقالی ۔۔ ۔ اور لڑکیوں میں لڑکوں کے انداز ۔ ۔ اسٹائل وغیرہ اپنانا۔ ۔ فیشن کے نام پر عام ہے۔ ۔
ایسے کون کون سے فیشن آپ کو سخت ناپسند ہیں؟

مردوں کی کون سی عادات اچھی نہیں لگتیں؟

رکشہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتی ہیں ؟

فورم کے کس ممبر سے لڑنے کا دل چاہتا ہے ؟

فورم کی ایڈمنسٹریٹر بنا دیا جاۓ تو کس ممبر کو سب سے پہلے نکال باہر کریں گی؟ میرے علاوہ

۔ڈرائیونگ کیسی کرتی ہیں۔ ریش یا کئرفل؟ اگر آپ کو جلدی ہوکہیں پہنچنے کی اور کوئی بیچارہ سگنل دے کر آپ سے جگہ مانگے تو دے دیتی ہیں یا یا اگنور کرتی ہیں؟

یہ سوال نامہ دیکھ کر کیا سوچا سب سے پہلے

باقی سوالات بعد میں۔ جو خالصتاً میرے اپنے کئے ہوئے ہونگے

Wish
18-04-2010, 12:35 AM
السلام علیکم۔
کشتاج یہ تو تم نے بہتتتت اچھا کیا کہ آمنہ سس جو انٹرویو شروع کیا۔

کسی کو اچھا یا بُرا یا بس ٹھیک ہے جتنا سمجھنے تک تو میں ان کو پہلے ہی جان چُکی ہوئی ہوں کہ یہ کیا ہیں اور کیسی ہیں۔ وہ الگ بات ہے ذاتی معلومات نہیں تھیں۔ وہ اس انٹرویو سے مل گئیں۔ ۔ ۔
اور آمنہ سس آپ کے زیادہ تر جوابات ویسے ہی ہیں جیسے میں نے ایکسپیکٹ کیا۔ ۔ ۔

یہ جان کر البتہ خوشی ہوئی کہ آپ اپنی ذات کی اُس خامی سے بھی آگاہ ہیں جس کی جھلک مجھے ایک دو بار دکھی۔
;)

اب تک جتنےبھی سوالات ہو چُکے اُن کو پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ ۔ ۔
بالکل اینڈ میں اگر کچھ بچ گیا تو پھر ان شاء اللہ میں بھی سوالات کروں گی ۔ ۔ ۔ یا بس اب سوچنا شروع کرتی ہوں۔ کب سے اُڈیک رہی تھی کہ یہی پڑھ پاوٴں۔ آج وقت ملا۔ بہت اچھا لگا آپکو مزید پڑھ کر۔ ۔ ۔ خوش رہیں۔
:)

Fozan
18-04-2010, 01:06 AM
جن کو یہ سوالات جانے پیچانے لگے وہ اپنے خرچ پر غصہ ہوں کیونکہ یہاں پہلے آئے پہلے پائے کا اصول ہے شاید تو بس میں نے پہلے یہ سوال کردیئے ناراض ہوجائیں ۔ ۔ ۔ ۔ پر سانوں کی بقول مون کے ھھآھآھھآھآآھ

گھر والے پیار سے کس نام سے بلاتے ہیں؟
بلاتے تھے، مینا یا آمو۔ آمو صرف ابو جان کہا کرتے تھے

اور غصے سے کس نام سے بلاتے ہیں؟
اب تو میں گھر والوں پر غصہ ہوتی ہوں

پسندیدہ گانا؟

بہت سے

پسندیدہ گلوکار

نیرہ نور، ٹینا ثانی، اقبال بانو، غلام علی، نصرت فتح علی،عابدہ پروین،۔۔۔۔اسکے علاوہ نورجہاں ، فریدہ خانم، اور مہدی حسن کی بھی کچھ غزلیں پسند ہیں۔

پسندیدہ ڈرامہ
کوئی خاص نہیں

پسندیدہ اداکار /اداکارہ
کوئی خاص نہیں

جھوٹ بولتی ہیں؟
نہیں

پڑھائی کے زمانے میں کیا مشاغل ہوتے تھے؟
ناول پڑھنا

اور کتنا وقت دیتی تھیں پڑھائی کو؟
بہت کم

پڑھائی میں کیسی تھیں؟
درمیانی

کیسے پڑھتی تھیں ٹہل کر؟ بیٹھ کر؟ کیسےیاد کرتی تھیں؟
بیٹھ کر ، اگر کرتی تھی تو

لکھائی کیسی ہے اردو اور انگلش کی؟
انگلش کی اچھی ہے۔نا لکھنے کی ایک وجہ اردو کی لکھائی بھی تھی۔۔۔۔

گھر سے دور ہوں تو کس چیز کی کمی زیادہ محسوس کرتی ہیں؟
گھر کی۔۔۔۔چائے کی۔۔۔

کس کے ساتھ رہنے سے تنہا رہنے کو ترجیح دیں گی ؟
میرے آس پاس وہی لوگ ہیں جو مجھے عزیز ہیں۔۔۔۔

مالٹا کیسے چھیلتی ہیں ؟ہاتھ سے یا چھری سے ؟
چھری اور پھر ہاتھ سے

اردو کے علاوہ اور کس زبان کے ادب کا مطالعہ کیا ہے ؟
انگریزی کا

تعلیمی ریکارڈ کیسا رہا اپ کا؟
ٹین ایجز میں درمیانہ، اب بہترین ہے

کیا ریگولر اسٹوڈنٹ رہی ہین ؟
بہت نہیں۔۔۔۔انٹر کے بعد کچھ گڑ بڑ ہو گئی تھی۔۔۔۔

کہیں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟ اب اور شادی سے پہلے۔ ؟

پہلے جواب دے چکی۔۔۔

بہت ارجنٹ نکلنا ہو تو ۔ ۔ کن چيزوں پر لازمی دھیان دیں گی؟(تیاری میں )
جوتی، بال، لپ گلوس

آیس کریم زیادہ پسند ہے کے چاکلیٹ؟
دونوں ہی کچھ خاص نہیں۔۔۔۔

اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے ؟
کڑھی، کوفتے

خود کون سی ڈش زیادہ اچھی بنالیتی ہیں۔ ۔ آپ کے خیال میں۔ ۔ اور دوسروں کے خیال میں کون سی؟
سب ہی۔۔۔۔یہ تو دوسرے ہی بتا سکتے ہیں۔۔۔۔

کھانا بنانا کب سیکھا تھا؟ اور ریگیولرلی کب سے بنانا سٹارٹ کیا؟
سکول کے زمانے سے۔۔۔۔

کون سی ڈش بنانے سے کوفت ہوتی ہے ؟
کسی سے بھی نہیں سوائے روٹی پکانے سے۔۔۔۔

کبھی نقل کی یا کروائی ہے ؟
کروائی تھی ایک دفعہ۔ جس بار کی پروفیسر نے کہا کہ جو جواب کاٹا تھا وہ درست تھا۔۔۔۔:(۔

سادگی پسند ہے؟ یا تھوڑا بہت فیشن کر لیتی ہیں ۔۔۔ گھر میں "ملنگ" بنی پھرتی ہیں کے کونسا کویٔی اور دیکھ رہا ہے، اپنا ہی گھر ہے۔۔۔۔ یا ٹھیک سے رہتی ہیں؟

اکثر ٹھیک سے رہتی ہوں۔ اس وقت ملنگ بنی ہوئی ہوں۔

اپنے کام خود کیا کرتی ہیں؟

الحمداللہ

وعدہ فورا کرلیتی ہیں؟
نہیں۔۔۔۔

قسم کھانے میں کتنی ماہر ہیں ؟
نہیں کھاتی

شرطیں لگانے کی اوسط کیا ہے ؟
ہاہاہا۔۔۔ ایک دور میں لگاتی تھی۔۔۔۔میرے کزن نے کہا کچا انڈہ کھا سکتی ہیں آپ باجی۔۔۔ہر انڈے کے دس روپے۔۔۔

میں نے پیسے اور انڈے سامنے رکھوائے۔۔۔۔ایک انڈہ توڑا، حلق میں انڈیلا اور دوسرے کی طرف ہاتھ بڑھایا۔۔۔۔

میرا کزن پیسوں کی بجائے انڈوں کی ٹوکری لیکر بھاگ گیا۔۔۔

اب نہیں لگاتی۔۔۔۔

ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گی؟
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں؟

پہاڑوں کے دامن میں

اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتی تھیں؟
اکثر

جیب خرچ ملتا تھا؟

کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتی تھیں؟

ملتا تھا، جتنا چاہئے ہوتا تھا

کتنی صفائی پسند ہیں؟

بس واجبی سی ہو۔ ۔ یا ٹھیک ٹھاک؟ یا جنون ہے صفائی کا ؟

کتنی نازک طبع اور نفاست پسند ہیں ؟
پہلے جواب دے چکی۔۔۔

کس قسم کے کھیل کھیلے ہیں بجپن میں، لڑکپن میں، نوجوانی میں۔ ؟
شٹاپو، گیٹے، کھو کھو، بیس بال۔۔۔۔۔

بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتی تھی کے ۔۔۔ جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟
بہنوں کا قبصہ رہتا تھا میری چیزوں پر۔۔۔۔

موڈی ہیں ؟
کم ہو گئی ہوں

حلقہ احباب کتنا وسیع ہے؟
پہلے جواب دے چکی۔۔۔

خود سے دوستی کرنے میں پہل کرتی ہیں؟
پہلے جواب دے چکی۔۔۔

کیا آپ اچھی رازدان ہیں ؟
جی

کوئي آئیڈیل ؟اور کس شخصیت سے ملنا چاہیں گی؟
کوئی نہیں

نفع نقصان سے بےپروا ہوکر سچ بولتی ہیں۔ ۔ ۔ سچ کے باعث کوئی نقصان اٹھایا ہو؟
سانچ کو آنچ نہیں۔۔۔۔

وقت کی کتنی پابند ہیں ؟
جاب اور کالج کے معاملے میں پابند ہوں۔۔۔۔کہیں اور آنے جانے میں زیادہ سے زیادہ دس منٹ لیٹ ہو تی ہوں۔

کیا اعتبار جلدی کر لیتی ہیں؟کبھی کسی نے دھوکہ دیا؟
کر لیتی تھی، اب محتاط ہوں۔ بہت لوگوں نے۔۔۔۔

خودغرض ہیں؟
نہیں

گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
پہلے جواب دے چکی۔۔۔

فیصلہ کرنے میں کتنی دیر لگاتی ہیں ؟
بات پر منحصر ہے۔۔۔۔۔

ناراض ہوتی ہیں ۔ ۔ تو کن باتوں پر ۔۔ کتنی مدت کے لیے؟

کیا جلدی معاف کر دیتی ہیں؟
پہلے جواب دے چکی۔۔۔

روتی ہیں؟کتنی جلد رونا آجاتا ہے؟کن باتوں پر؟

اور رونا آۓ تو فورا ہی رو لیتی ہیں؟سب کے سامنے رولیتی ہیں یا اکیلے میں؟
اب نہیں آتا

کس چیز سے زیادہ خوف اور ڈر لگتا ہے؟
بچوں کو لیکر کبھی کبھی اندیشوں کا شکار ہو جاتی ہیں۔ ویسے اللہ کا کرم ہے خوف اور ڈر میرے نزدیک کم ہی آتا ہے۔

کبھی غلط کام کرتے ہوئے ضمیر کی آواز پر دھیان دیا یا سنی ان سنی کردی؟
ایسے کام میں ہاتھ ہی نہیں ڈالا۔۔۔

کبھی قبرستان کے سامنے سے گزرتے ہوئے یا کسی میت کو جاتا دیکھ کر دل میں کیا خیال آیا؟
کل ہماری باری ہے۔۔۔۔۔

کوشش پر کتنا یقین رکھتی ہیں۔؟ یا آپ کے نزدیک سب کچھ تقدیر سے ہوتا ہے۔ خواہ بندہ کوشش کرے یا نہ کرے۔؟
اللہ کا کرم اور پھر کوشش، نیت کا ٹھیک ہونا لازم ہے۔۔۔

کبھی خود اپنا احتساب کیا ہے ؟
اکثر، کبھی کبھی روزانہ

اعلی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

انگریزی زبان ۔
اعلی تعلیم ۔
دولت ۔
یا صلاحیتیں

کس سفر سے خوف آتا ہے؟
کسی سے بھی نہیں

گھر میں زیادہ کون سی زبان بولتی ہیں؟
اردو ، انگریزی
زیادہ بولتی ہیں یا خاموش رہتی ہیں؟
پہلے جواب دے چکی۔۔۔

انگلش ناولز پڑھتی ہیں؟
بہت

ادھار دے کر بھول جاتی ہیں ؟ ؟یا صبح شام یاد کرواتی رہتی ہیں ؟
بھول جاتی ہوں اکثر

۔۔نصیحت جو بری لگتی ہے؟
بہت سی ہیں۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔اگر ایک قتل کی اجازت ہوتی تو کس کو کرتیں؟
اللہ پر چھوڑے ہیں سب معاملے

پرانی باتیں خوشی کی یا دکھ کی۔ دوبارہ یاد آئیں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں ؟
کچھ خوش کرتی ہیں۔۔۔کچھ غمزدہ

گھر میں عموما کیا زیور پہنے رکھتی ہیں ؟ مطلب چوڑیاں؟ لاکٹ ،رنگ وغیرہ ؟
صرف ہاتھ میں ایک انگوٹھی

کبھی کوئی زیور وغیرہ گم ہوا ہے؟
نہیں

صبح اٹھ کر پہلے ضروری کام۔ ؟
تیار ہو کر نماز۔۔۔

کس کی لاڈلی تھیں امی کی یا ابا کی
درمیانے بچے بس ایسے ہی ہوتے ہیں،ابو زیادہ خیال کرتے تھے۔

بہن بھائیوں سے کبھی ناراضگی ہوتی تھی اگر ہاں تو کس بات پر
جو ناراضگی کی بات ہو۔۔۔۔

سیونگ کیسے کرتی ہو بینک میں یا جیولری وغیرہ بنا کر
بینک

فضول خرچ ہو یا میانہ روی اختیار کرتی ہو
میانہ روی

پردیس میں پاکستان کی کس چیز کو سب سے زیادہ مس کرتی ہو
سبکو ، پاکستان کو

ایک خوشگوار فیملی لائف کی بنیاد کن چیزوں پر ہوتی ہے
ایک دوسرے کو سمجھنے پر۔۔۔۔

لڑکیوں کے لئے کتنی تعلیم ضروری ہے
جتنی لڑکوں کیلئے۔۔

آئڈیل پر یقین تھا یا افسانوی باتیں مانتی تھیں
دونوں ہی نہیں۔۔۔۔

کس قسم کی بکس پڑھنا پسند ہے
تھرلرز، مسٹری

شعر و شاعری سے دلچسپی ہے اگر ہاں تو کس کی نظمیں غزلیں اچھی
لگی ہیں
نہیں ہے، یہاں جو اچھا لگتا ہے رائے دے دیتی ہوں۔

کسی کام کو نہ کرنے کادل چاہے تو کیا بہانا کرتی ھیں؟
صاف جواب دے دیتی ہوں۔

کبھی آسمان پر تارے گنے؟
بہت بار، نانی کے آنگن میں۔۔۔۔۔

کس سواری کی ڈرائیونگ کرنا پسند کریں گی ان میں سے۔۔تانگہ رکشہ،ٹرک؟
کسی کی بھی نہیں

سفر کون سا اچھا لگتا ھے
کوئی سا بھی نہیں

زندگی کی تعریف کریں کم سے کم الفاظ میں؟
پہلے جواب دے چکی۔۔۔

موجوہ دور میں اپنا رول ماڈل کسے کہیں گی؟
کسی کو بھی نہیں۔ میں اپنا راستہ خود بنانے والوں میں سے ہوں۔

کوئی ایسا کام جو بار بار آپ کا کرنے کو دل کرے؟
بچوں کے ساتھ کہیں بھی جانے ہو تقریباً ہر وقت تیار رہتی ہوں۔

انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟
نہیں کرتی

کوئی ٹائم دے کر بھی ٹائم پر نہ پہنچے تو کیا دل کرتا ہے؟
اللہ خیر کرے ، یہ سوچتی ہوں

چغلیاں کرتی ہیں کیا؟
نہین

عید کیسے مناتی ہیں؟
سادگی سے

چوڑیاں مہندی وغیرہ کا اہتمام کرتی ہیں یا نہیں؟
بیٹی کیلئے کرتی ہوں۔

کسی کےلیے تحفہ لیتے ہوۓ کس کی پسند کو سامنے رکھتی ہیں؟ اپنی یا جسے دینا ہو اس کی؟
جس کو دینا ہو اسکی۔۔۔۔

اپنی تعریف پر کیسا محسوس کرتی ہیں؟
کبھی اچھا لگتا ہے مگر عموماً خوفزدہ ہو جاتی ہوں کبھی پشیمان۔۔۔۔ سب تعریفیں اسی کیلئے ہیں۔

کوئی متوجہ ہو کر بات نہ سنے تو کیسا لگتا ہے؟
میں اسکی عادی ہوں۔ ہائی سکول میں پڑھاتی ہوں نا۔۔۔;d۔

تفصیلی بات کہنے سننے کی عادی ہیں؟ یا بس دو جملوں سےکام چلاتی ہیں ؟
کم سے کم جملے

شاپنگ کی کتنی شوقین ہیں اور کیا چیزیں زیادہ خریدتی ہیں؟
گھر کی اور بچوں کی چیزوں کیلئے ہر وقت تیار رہتی ہوں۔

اگر آپ صدر پاکستان ھوتیں تو سب سے پہلا حکم کیا دیتیں؟
سب کے لئے تعلیم لازمی اور استادوں کی تنخواہ چار گنا۔۔۔

آٹا ایک ہاتھ سے گوندھتی ہیں دونوں سے؟
ایک سے بھی

روٹی ہاتھ سے بنا لیتی ہیں یا بیلن زندہ باد؟
بیلن

سبزی وغیرہ کیسے کاٹتی ہیں؟ کتنے کٹ لگتے ہیں ؟
جیسے سب کاٹتے ہیں، چھری سے،اب تو کم ہی لگتے ہیں۔

اور کچھ فرائی کرتے وقت آئل کے چھینٹوں سے بچنے کا طریقہ بتائیں؟
اتنی پھوہڑ نہیں ہوں۔۔۔۔۔کہ چھینٹے اڑیں۔۔۔

شاپنگ کرنے جائیں تو کوئي بھی چيز جلدی اور آرام سے پسند آجاتی ہے۔ ۔ یا دسیوں میں سے کبھی کوئی کچھ پسند آتی ہے؟
دسیوں میں سے ایک

مہینے میں کتنے جوڑے کپڑے خریدتی ہیں ؟
سال میں دو بار شاپنگ کرتی ہوں یا حسب ضرورت

اپنی چيزيں خود ہی منتخب کرتی ہیں؟ یا دوسروں کی لائی ہوئی بھی پسند آجاتی ہیں؟
خود

اور اگر دوسرے سے منگوائی ہوئي چيز پسند نہ آۓ تو کیا کرتی ہیں؟منہ بناتی ہیں یا اس کا دل رکھتی ہٰں تعریف کر کے؟
اگر بہنیں ہوتو منہ پر کہہ دیتی ہوں

کام کرتے ہوۓ۔ ۔ ساتھ ساتھ گنگناتی ہیں یا خاموشی سےکرتی ہیں ؟

خاموشی سے

کھانا/میٹھا پکاتے ھوئے نمک/چینی اندازے سے ڈالتی ھیں یا چمچ کا استعمال کرتی ھیں؟

اندازے سے

پیاز، ٹماٹر یعنی سبزیاں کاٹنے کے لئے چاپنگ بورڈ استعمال کرتی ھیں یا ھاتھ میں پکڑ کر ھی کاٹ لیتی ھیں
بورڈ بھی اور ایسے بھی

آٹا بیٹھ کر گوندھتی ھیں یا کھڑی ھو کر ؟
کھڑے ہو کر

فرائز پلین اچھے لگتے ھیں یا سالٹ اور وینیگر والے ؟
پلین

اگر پودینے والی چٹنی بنانی ھو تو اس میں ھری مرچیں اندازے سے ڈالتی ھیں یا گن کر ؟

اندازے سے

ایک ھفتے تک اگر سپیس سٹیشن پر رھنے کی آفر ملے تو جواب کیا ھوگا
ضرور، کیا وہاں انٹر نیٹ اور ون اردو پر جانے کی اجازت ہو گی؟

یو -ایف -او پر یقین ھے--اگر ھے تو کیوں --نھیں ھے تو کیوں
یار ایسی باتوں کیلئے وقت نہیں ہے میرے پاس

لائف ٹائم میں ٹائم مشین ایجاد ھو جاے تو مستقبل میں جانا پسند کروگی یا ماضی کے کسی ایسے زمانے میں جو آپ نے کتابوں میں پڑھ رکھاھو
جب ہو گی تو دیکھا جائے گا۔

اگر آب حیات کاپتا مل جاے تو کیا ردعمل ھو گا
کچھ بھی نہیں۔۔۔ایک نا ایک دن تو سب کو دائمی زندگی مل ہی جانی ہے۔

آپ کے خیال میں خواتین کے قد کی لمبائی کس حد تک مناسب ہے؟
5-4
5-6

بہت انہماک اور مشغولی کی کوئی نشانی ؟

جب آوازیں سنائی دے رہی ہوں مگر سمجھ نا آ رہی ہوں۔۔۔۔

بچپن کی کوئی نظم سنائیں؟
?????????

کبھی چڑیا گھر گئی ہیں؟
جی

کس جانور پرندے کو قریب سے دیکھنے کا شوق ہے؟
کسی کو بھی نہیں

کسی سے دیر بعد ملاقات ہوتو۔ پہلے جیسے تاثرات کے ساتھ ملتی ہیں یا کچھ جھجک آجاتی ہے ؟
بندے پر ڈیپنڈ کرتا ہے

لوگوں کا آپ کو یاد رکھنا اچھا لگتا ہے ؟
کسے نہیں لگتا؟

نیند اور بھوک اور پیاس میں سے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ کیا ؟
شاید پیاس، بھوک

کتنی محب وطن ہیں؟
بہت، شکر الحمداللہ

دیارغیر میں جشن آزادی مناتی ہیں تو کس طرح؟
سبز سفید کپڑے پہن کر۔۔۔

پانی، بجلی، گیس. . ۔ تینوں بند ہوں تو سب سے زیادہ کس کے محکمے کو کوسیں گی؟
اپنی عقل کو کہ پانی محفوظ کیوں نہیں کیا،جنریٹر کیوں نہیں ہے؟، کھانا چائے پہلے کیوں نہیں بنا لی۔۔۔

بیماری میں ایک جگہ لیٹی رہتی ہیں۔ ۔ یاعام دنوں سے زیادہ گھومتی پھرتی ہیں؟
عام روٹین ہی قائم رہتی ہے۔۔۔۔

ون اردو کے علاوہ انٹر نیٹ پر اور کونسی سائٹس کا باقاعدگی سے وزٹ کرتی ہیں۔
بی بی سی اردو

اپنی تین اچھائیاں اور تین برائیاں بتائیں
کم گو، مستقل مزاج، نڈر
اپنی برائی نہیں کرنی چاہئے اور اپنی کمزوری کسی کے ہاتھ میں نہیں دینی چاہئے۔

بیماری میں دوائیں آرام سے کھا لیتی ہیں یا نخرے کرتی ہیں؟

آرام سے ، خود ہی کھانی ہوتی ہیں۔

ہائے ہائے کرتی ہیں۔ یا معصوم بن کر لیٹی رہتی ہیں یا امی کو یاد کر کے روتی ہیں؟

کیا یہ سوال میرے لئے ہے یا میری بیٹی کے لئے۔۔۔۔۔

کسی خزانے کا نقشہ مل جاۓ یا گھر میں کسی جگہ سے کوئی مدفون خزانہ نکل آۓ تو کیا کریں گی؟
پہلے مالک کا پتا لگانے کی کوشش کروں گی۔

اگر بالمشافہ ملاقات کا موقعہ ملے تو فورم کے کس ممبر سے ملنا چاہیں گی ؟
سب سے۔۔۔۔مستقبل میں ون اردو کانفرنس کے خواب دیکھتی ہوں میں۔۔۔۔

آج کل لڑکوں میں لڑکیوں کی نقالی ۔۔ ۔ اور لڑکیوں میں لڑکوں کے انداز ۔ ۔ اسٹائل وغیرہ اپنانا۔ ۔ فیشن کے نام پر عام ہے۔ ۔
ایسے کون کون سے فیشن آپ کو سخت ناپسند ہیں؟
لڑکوں کے لمبے بال اور چین وغیرہ پہننا۔
لڑکیوں کی کم لباسی مجھے پریشان کرتی ہے۔

مردوں کی کون سی عادات اچھی نہیں لگتیں؟
کانوں کا کچا ہونا۔

رکشہ کرواتے ہوۓ کرایہ کم کرواتی ہیں ؟
عموماً

فورم کے کس ممبر سے لڑنے کا دل چاہتا ہے ؟
ہاہاہا۔۔۔۔ اب نہیں۔۔۔۔

فورم کی ایڈمنسٹریٹر بنا دیا جاۓ تو کس ممبر کو سب سے پہلے نکال باہر کریں گی؟ میرے علاوہ
کہتے ہیں اچھی ارگنائزیشن کو چلانے کیلئے وقت کا انتظار نہیں کرنا چاہے اور فالتو، غیر فعل، یا مسائل پیدا کرنے والے لوگوں کو نکال باہر کرنا چاہے۔ بہت سے لوگ آ جائیں گے اسکی زد میں اگر میں اسے ایک ادارہ سمجھوں تو۔ اگر اسے صرف فورم سمجھوں تو پھر مجھے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔۔۔۔وقت خود ہی فیصلہ کردے گا۔

ہاں اچھے لوگوں کے موجود رہنے کیلئے کوشش کروں گی۔

۔ڈرائیونگ کیسی کرتی ہیں۔ ریش یا کئرفل؟ اگر آپ کو جلدی ہوکہیں پہنچنے کی اور کوئی بیچارہ سگنل دے کر آپ سے جگہ مانگے تو دے دیتی ہیں یا یا اگنور کرتی ہیں؟
محتاط، دے دیتی ہوں راستہ

یہ سوال نامہ دیکھ کر کیا سوچا سب سے پہلے
کچھ سوال رپیٹ ہو گئے۔

باقی سوالات بعد میں۔ جو خالصتاً میرے اپنے کئے ہوئے ہونگے

ارے تو میں اب تک کس کے سوالوں کے جواب دے رہی تھی؟؟؟

Galaxy
18-04-2010, 01:21 AM
واہ آمنہ بہت مزہ آرہا ہے بہت اچھے سوال اور اس سے زیادہ اچھے جواب خوش رہیں:)

Wish
18-04-2010, 02:05 AM
کسی ایک کا انتخاب کریں

صُبح، رات
سفید رنگ، سیاہ رنگ۔
پاکستان کی وزیرِ اعظم، اُستاد
آسمان کی وسعت، سمندر کی گہرائی
ایک بہترین مصنفہ یا تجزیہ نگار؟
عورت: فساد برپا کرنے والی یا امن کی محافظ

Wish
18-04-2010, 02:06 AM
ارے کونسا راز بتا دیا وش۔۔۔۔ذرا پھر سے بتانا ۔۔۔۔۔:eek:۔

ارے سس میں نے کب کہا راز بتا دیا؟ میں نے کہا مجھے آپ میں کچھ دِکھا تھا۔
اچھا پی ایم میں بتا دوں گی۔
:)

Fozan
18-04-2010, 02:12 AM
کسی ایک کا انتخاب کریں
کیا یہ اپنے لئے کرنا ہے؟؟
صُبح، رات
صبح
سفید رنگ، سیاہ رنگ۔
سیاہ
پاکستان کی وزیرِ اعظم، اُستاد
اُستاد
آسمان کی وسعت، سمندر کی گہرائی
آسمان کی وسعت
ایک بہترین مصنفہ یا تجزیہ نگار؟
مصنفہ
عورت: فساد برپا کرنے والی یا امن کی محافظ
امن کی محافظ

Wish
18-04-2010, 02:14 AM
عورت: فساد برپا کرنے والی یا امن کی محافظ
امن کی محافظ

بہت سے لوگ مانتے بھی ہیں اور ایک مشہور کہاوت ہے
فساد کی جڑ

زن، زر، زمین

اس کے بارے میں کیا کہیں گی؟

Fozan
18-04-2010, 02:38 AM
بہت سے لوگ مانتے بھی ہیں اور ایک مشہور کہاوت ہے
فساد کی جڑ

زن، زر، زمین

اس کے بارے میں کیا کہیں گی؟

فساد کی جڑ تو نفس ہے جو کسی حال میں چین نہیں لینے دیتا۔۔۔۔مرد ان تینوں چیزوں پر حق ملکیت چاہتا ہے۔

اسلام نے اولاد اور مال کو آزمائش قرار دیا ہے ۔ اس کہاوت کا تعلق تو کسی علاقے کی تہذیب سے ہو گا نا۔۔۔۔۔۔

Maria Masood
18-04-2010, 03:28 AM
موجوہ دور میں اپنا رول ماڈل کسے کہیں گی؟
کسی کو بھی نہیں۔ میں اپنا راستہ خود بنانے والوں میں سے ہوں۔

بہتتت خوب آمنہ آپی۔۔۔۔۔سارے جواب پرفیکٹ ہیں۔۔۔

رفعت
18-04-2010, 09:07 AM
آپ کے جوابوں میں سے نئے نکور سوال
امید ہے برا نہیں مانیں گی اور اگر مانیں گی تو بتا دیجئیے گا تاکہ میں منا لوں

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

اس سے پہلے سوال سے تعلق ہے اسکا بھی۔۔۔۔۔۔محبت تو بس ایک ہی ہے۔ یہ جو دنیاوی محبتیں ہیں یہ تو دنیا میں وقت گزارنے کیلئے ہیں ، زندگی کو سہل بنانے کیلئے، کوئی مقصد دینے کیلئے،آزمائش میں مبتلا کرنے کیلئے۔۔۔۔

تو کیا آپ کے خیال میں دنیاوی محبتیں اتنی شدت سے ہونی چاہیں کہ اس ایک کی محبت کو پیچھے چھوڑ دیں ۔۔۔۔کسی بھی طریقے سے ؟

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟

جو دوگھڑی نکال کر میری بات سن لے، جسکے لئے میں دن رات کے ہر پل موجود ہوں۔۔۔۔

مطلب آپ سے دوستی کرنے کے لیے دو گھڑیاں پاس ہونا ضروری ہیں ۔ہاہاہاہا مزاق تھا
سوال یہ ہے میرا

آپ نے یہ کیوں نہیں کہا کہ جو میرے لیے دن رات ہر پل موجود ہو ،؟؟

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا ہوگا؟

اسکا اندزہ تو آپ لوگوں کو اب تک ہو چکا ہو گا، نہیں تو تھریڈز اور بلاگز کے لنک دے دیتی ہوں۔۔

یہ تو یہاں کرتی ہیں نا عام زندگی میں جب کوئی مغز کھا رہا ہو فضول بحث کر کے تو کیا کرتی ہیں ؟

غصے میں عموما کیا توڑنے کو دل کرتا ہے ۔۔۔جس پر غصہ ہیں اس کا سر ،،یا گھر کے برتن ۔۔؟؟

پسندیدہ گانا؟

بہت سے

ایک گا کر لکھیں نا؟

کس قسم کے کھیل کھیلے ہیں بجپن میں، لڑکپن میں، نوجوانی میں۔ ؟
شٹاپو، گیٹے، کھو کھو، بیس بال۔۔۔۔۔

یہ کھو کھو کیا ہوتا ہے ؟

کبھی خود اپنا احتساب کیا ہے ؟
اکثر، کبھی کبھی روزانہ

کبھی اپنا آپ غلط لگا ؟؟

کبھی آسمان پر تارے گنے؟
بہت بار، نانی کے آنگن میں۔۔۔۔۔

کتنے تھے ؟

Fozan
18-04-2010, 10:03 AM
آپ کے جوابوں میں سے نئے نکور سوال
امید ہے برا نہیں مانیں گی اور اگر مانیں گی تو بتا دیجئیے گا تاکہ میں منا لوں
اسکا جواب فرصت سے دوں گی۔۔۔

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

اس سے پہلے سوال سے تعلق ہے اسکا بھی۔۔۔۔۔۔محبت تو بس ایک ہی ہے۔ یہ جو دنیاوی محبتیں ہیں یہ تو دنیا میں وقت گزارنے کیلئے ہیں ، زندگی کو سہل بنانے کیلئے، کوئی مقصد دینے کیلئے،آزمائش میں مبتلا کرنے کیلئے۔۔۔۔

تو کیا آپ کے خیال میں دنیاوی محبتیں اتنی شدت سے ہونی چاہیں کہ اس ایک کی محبت کو پیچھے چھوڑ دیں ۔۔۔۔کسی بھی طریقے سے ؟

بالکل اس سے الٹ ہونا چاہئے کہ وہ اس ایک محبت کی راہ میں نا آئیں ۔ ہاں یہ نا بھولیں کہ اللہ اس سے محبت کرتا ہے جو اسکے بندوں سے محبت کرتا ہے۔ دنیاوی محبتوں کو اس محبت کو پانے کا ذریعہ بنا لینا چاہئے، بس۔۔۔۔۔

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟

جو دوگھڑی نکال کر میری بات سن لے، جسکے لئے میں دن رات کے ہر پل موجود ہوں۔۔۔۔

مطلب آپ سے دوستی کرنے کے لیے دو گھڑیاں پاس ہونا ضروری ہیں ۔ہاہاہاہا مزاق تھا
سوال یہ ہے میرا

آپ نے یہ کیوں نہیں کہا کہ جو میرے لیے دن رات ہر پل موجود ہو ،؟؟

کہتے ہیں دوستی کو آزمانا نہیں چاہئے تو میرے لئے تو جو دو پل نکال لے میرے لئے وہی بہت ہے۔

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا ہوگا؟

اسکا اندزہ تو آپ لوگوں کو اب تک ہو چکا ہو گا، نہیں تو تھریڈز اور بلاگز کے لنک دے دیتی ہوں۔۔

یہ تو یہاں کرتی ہیں نا عام زندگی میں جب کوئی مغز کھا رہا ہو فضول بحث کر کے تو کیا کرتی ہیں ؟

بحث نہیں کرتی یا پھر ہٹ جاتی ہوں منظر سے۔۔۔

غصے میں عموما کیا توڑنے کو دل کرتا ہے ۔۔۔جس پر غصہ ہیں اس کا سر ،،یا گھر کے برتن ۔۔؟؟

ظاہر ہے سر۔۔۔برتن تو مہنگے آتے ہیں۔۔۔
مذاق کے علاوہ ۔۔۔۔غصے سے زیادہ غم ہوتا ہے ایسے حالات میں، پھر وہان سر کیا اور برتن کیا۔۔۔۔

پسندیدہ گانا؟

بہت سے

ایک گا کر لکھیں نا؟
;d;dاتنی سریلی ہوتی تو کیا ہی بات تھی

کس قسم کے کھیل کھیلے ہیں بجپن میں، لڑکپن میں، نوجوانی میں۔ ؟
شٹاپو، گیٹے، کھو کھو، بیس بال۔۔۔۔۔

یہ کھو کھو کیا ہوتا ہے ؟
بنت حوا سے پوچھیں۔۔۔

کبھی خود اپنا احتساب کیا ہے ؟
اکثر، کبھی کبھی روزانہ

کبھی اپنا آپ غلط لگا ؟؟

بہت بار۔۔۔

کبھی آسمان پر تارے گنے؟
بہت بار، نانی کے آنگن میں۔۔۔۔۔

کتنے تھے ؟
جتنے ہمارے بھانجے کے سر پر بال۔۔۔۔۔

Sehar Azad
18-04-2010, 10:04 AM
السلام علیکم آپاں۔

کچھ مشکل اور اوکھے سوالوں کے ساتھ حاضر ہوں۔

کیا تاریخ اسلام میں سے کسی عورت کے حالات زندگی پڑھے؟

اگر پڑھے تو کس کے اور کون سی چیز نے سب سے زیادہ انسپائر کیا؟

بیٹے اور بیٹی میں سے زیادہ لڑائیاں کس کے ساتھ ہوتی ہیں؟
(یعنی کون زیادہ تنگ کرتا ہے۔)

کس چیز کو انسان کی زندگی میں سب سے اہم چیز کیا ہے؟
دولت
محبت
عزت
یا پھر کسی اور چیز کو

Fozan
18-04-2010, 10:15 AM
السلام علیکم آپاں۔
وعلیکم السلام

کچھ مشکل اور اوکھے سوالوں کے ساتھ حاضر ہوں۔

جی بسم اللہ

کیا تاریخ اسلام میں سے کسی عورت کے حالات زندگی پڑھے؟

اگر پڑھے تو کس کے اور کون سی چیز نے سب سے زیادہ انسپائر کیا؟

الگ سے نہیں مگر جب بھی حضرت خدیجہ رجی اللہ کے متعلق پڑھا حضرت خدیجہ کے ایثار ،محبت ، وفاشعاری نے متاثر کیا۔ اور اسکے علاوہ جو بات انہیں ممتاز کرتی ہے کہ انہوں نے اپنی ایک الگ پہچان کو ایک ایسے معاشرے میں قائم رکھنا جہاں لوگ عورت کو حقیر جانتے تھے۔ اسلام کی خاتون اول عورت کے لئے مشعل راہ ہونی چاہے مگر ہمارے پاس آنکھیں ہی نہیں ہیں اس مشعل کو دیکھنے کے لئے، شاید۔۔۔

بیٹے اور بیٹی میں سے زیادہ لڑائیاں کس کے ساتھ ہوتی ہیں؟
(یعنی کون زیادہ تنگ کرتا ہے۔)

دونوں برابر کی چوٹ ہیں۔ بیٹا پڑھائی کے معاملے میں تنگ کرتا ہے، بیٹی فرمائشوں کے معاملے میں۔۔۔۔

کس چیز کو انسان کی زندگی میں سب سے اہم چیز کیا ہے؟
دولت
محبت
عزت
یا پھر کسی اور چیز کو

عزت ، خود داری، انا، ذات کا یقین۔۔۔

Sehar Azad
18-04-2010, 10:21 AM
آپ کی نظر میں شدت پسندی کیا ہے۔اور کیا شدت پسند ہیں

آپ کی نظر میں روایت پسندی کیا ہے۔؟اور کیا آپ روایت پسند ہیں۔

Sehar Azad
18-04-2010, 10:24 AM
اللہ تعالیٰ کے ساتھ رشتہ دوستی کا ہے یا ڈر کا؟

سیاستوں میں کون سی ایک خوبی دیکھنا چاہتی ہیں؟

Fozan
18-04-2010, 10:25 AM
آپ کی نظر میں شدت پسندی کیا ہے۔اور کیا شدت پسند ہیں

اپنے علاوہ کسی کو درست نا سمجھنا۔ نہیں

آپ کی نظر میں روایت پسندی کیا ہے۔؟اور کیا آپ روایت پسند ہیں۔

روایت کیا ہوتی ہے؟ اگر آپ کا مطلب ہے کہ میرے باپ دادا نے جو کیا ، چاہے وہ غلط ہو تو مجھے بھی کرنا چاہے تو نہیں میں روایت پسند نہیں ہوں۔

Fozan
18-04-2010, 10:27 AM
اللہ تعالیٰ کے ساتھ رشتہ دوستی کا ہے یا ڈر کا؟
محبت کا

سیاستوں میں کون سی ایک خوبی دیکھنا چاہتی ہیں؟
خوف خدا

Sehar Azad
18-04-2010, 10:29 AM
آپ کے پاس کس چیز کے لیے وقت نہیں ہوتا۔ مگر آپ وہ کرنا چاہتی ہیں؟
(شوق جس کے لیے وقت نہ ملے)۔

کون سی چیز سفر کے لیے سب سے اچھی لگتی ہے۔ (وہیکل؟)۔

کونسا سفر کیا جو آج تک نہیں بھولا(اچھا والا؟)

کس کو دیکھ کر پریشانی کم ہو جاتی ہے؟

اور کس کو دیکھ کر بڑھ جاتی ہے؟

رفعت
18-04-2010, 10:33 AM
--------------------------------------------------------------------------------

اللہ تعالیٰ کے ساتھ رشتہ دوستی کا ہے یا ڈر کا؟
محبت کا

مطلب
کبھی ڈر نہیں لگا اس سے ۔۔
یا محبت ڈر سے زیادہ ہے ??

Fozan
18-04-2010, 10:34 AM
آپ کے پاس کس چیز کے لیے وقت نہیں ہوتا۔ مگر آپ وہ کرنا چاہتی ہیں؟
(شوق جس کے لیے وقت نہ ملے)۔

کچھ بھی ایسا نہیں ہے۔ اللہ کا بڑا کرم ہے۔ بس اسکے گھر کے بلاوے کی چاہ ہے، وہ بھی ان شاء اللہ وقت مکرر پر آ جائے گا۔

کون سی چیز سفر کے لیے سب سے اچھی لگتی ہے۔ (وہیکل؟)۔

سفر کچھ خاص پسند نہیں ہے۔ ویسے ذاتی گاڑی اگرآٹھ دس گھنٹوں تک کا سفر ہو تو۔۔۔

کونسا سفر کیا جو آج تک نہیں بھولا(اچھا والا؟)

کاغان ، ناران، سوات کا۔۔۔۔

کس کو دیکھ کر پریشانی کم ہو جاتی ہے؟

اپنے بچوں کو، کبھی کبھی ون اردو پر آ کر بھی۔۔۔

اور کس کو دیکھ کر بڑھ جاتی ہے؟

ہیں کچھ لوگ، مگر مین ذہن پر سوار نہیں کرتی۔۔۔۔

Fozan
18-04-2010, 10:37 AM
اللہ تعالیٰ کے ساتھ رشتہ دوستی کا ہے یا ڈر کا؟
محبت کا

مطلب
کبھی ڈر نہیں لگا اس سے ۔۔
یا محبت ڈر سے زیادہ ہے ??

پتا نہیں کیوں رفعت مجھے اللہ سے ڈر نہیں لگتا، آنکھیں بھی نم ہوں تو جیسے محبت کی شدت سے ہوتی ہیں نا کہ ڈر سے۔۔۔۔

Fozan
18-04-2010, 10:38 AM
مجھے بہت خوشی ہو گی۔
ویسے میں اتنی لکی نہیں ہوں۔ دیکھتے ہیں :)
بیٹا جی لک کا کیا تعلق اس سے ۔۔۔۔ ویسے میں بہت عام سی بندی ہوں کچھ بھی خاص نہیں ہے۔۔۔

کوثر بیگ
18-04-2010, 10:42 AM
اگر آپ چاھیے تو میرے ان سوالات کے جواب دیے نہ بھی دیے تو چلے گا

غربت کے خاتمہ میں مسلم خواتین کا رول کیا ہوسکتا ہے ?
مسلمانوں کا مستقبل?
آپ نے قرآن مجید کی تفسیر پڑھی ہے تو کس کی پڑھی ?
اگر میں آپ کو بندوستان آنے کی دعوت دیی اور آپ کو سارے سہولتے بھی آنے میں ملتی ہیں آسانی سے تو کیا آپ آیگی خوشی یا صرف دل رکنے?
کہی بم کے واقعہ کی خبر پڑھکر اس کی وجہہ کیا سمجھتی ہیں ?

رفعت
18-04-2010, 10:43 AM
بیٹا جی لک کا کیا تعلق اس سے ۔۔۔۔ ویسے میں بہت عام سی بندی ہوں کچھ بھی خاص نہیں ہے۔۔۔

آپ کے نزدیک عام اور خاص بندوں کا پیمانہ کیا ہے ??

Sehar Azad
18-04-2010, 10:45 AM
سکول کی کوئی چیز جو اپنا بدلنا چاہتی ہے۔ (پے کے علاوہ)

کوئی خاص کلاس جس کو پڑھانا بہت اچھا لگا۔ اور کیوں اچھا لگا۔

کوئی ایسی کلاس جس کو پڑھانا اور سمجھانا آپ کو مشکل لگا ہو۔

کوئی ساتھی استاز جس پر آپ رشک کرتی ہوں رشک کی وجہ

کوئی ساتھ استاز جس کو آپ ناپسند کرتی ہوں ۔ ناپسندیدگی کی وجہ

Fozan
18-04-2010, 10:49 AM
اگر آپ چاھیے تو میرے ان سوالات کے جواب دیے نہ بھی دیے تو چلے گا

کیوں نہیں آپا۔۔

غربت کے خاتمہ میں مسلم خواتین کا رول کیا ہوسکتا ہے ?
اپنے ہمسائیوں کی فکر گیری کر لیں۔ جو انکے زیر کفالت ہیں ، انکے حقوق پورے کریں۔۔۔۔۔

مسلمانوں کا مستقبل?
اللہ جب ہی ہمارا مستقبل بدلے گا جب ہم حال کی فکر کریں گے۔۔۔۔

آپ نے قرآن مجید کی تفسیر پڑھی ہے تو کس کی پڑھی ?
مولانا مودودی کی۔۔۔۔مولانا تھانوی کی بھی۔۔۔۔

اگر میں آپ کو بندوستان آنے کی دعوت دیی اور آپ کو سارے سہولتے بھی آنے میں ملتی ہیں آسانی سے تو کیا آپ آیگی خوشی یا صرف دل رکنے?
خوشی سے۔۔۔ کبھی دل کرتا ہے کہ یہ پاس ہی تو اتنا کچھ جاننے اور دیکھنے کو تو پھر کیوں نہیں۔۔۔

کہی بم کے واقعہ کی خبر پڑھکر اس کی وجہہ کیا سمجھتی ہیں ?

مسلمانوں کی زبون حالی۔۔۔

رفعت
18-04-2010, 10:51 AM
میرے کچھ اور سوال

جن بھوت سے ڈر لگتا ہے کیا??

ایک لائن لکھ رہی ہوں کمپلیٹ کریں ۔۔۔
ہیروئن اپنا دوپٹا کمر پر باندھے،شلوار کے پائنچے چڑھائے صحن دھو رہی ہے کہ دروازے پر بیل ہوئی ،،باہر کون ہو گا بھلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو پہلا کریکٹر ذہن میں آئے وہ لکھیں روندی نہیں چلے گی ۔???

اگر الہ دین کے چراغ والا جن آکر کہے کہ تین خواہشیں بتاؤ میری آقی تو آپ کی تین خواہشیں کیا ہوں گی ??

کوئی بندہ سخت برا لگتا ہو آپ کو گر آپ کو اس سے مسکرا کر بات کرنی پڑے تو کیسے مسکرائیں گے ۔۔۔ایک سیلز مین کی طرح ،،یا ٹوتھ پیسٹ کے اشتہار کی طرح ،،یا مسکرائیں گی ہی نہیں ???

مجھے سیدھے سیدھے سوال کرنے نہیں آتے اس لیے میرے سوال ایسے ہی ہوں گے ۔اگر اچھے لگیں تو جواب دے دیجئیے گا اور اگر نہ اچھے لگیں پھر بھی جواب تو دینا ہی پڑے گا ۔۔۔

Fozan
18-04-2010, 10:51 AM
]آپ کے نزدیک عام اور خاص بندوں کا پیمانہ کیا ہے ??
خاص بندے جو اللہ سے قریب ہیں، اس دنیا کی حشمت و چاہ سے آزاد

Fozan
18-04-2010, 10:58 AM
سکول کی کوئی چیز جو اپنا بدلنا چاہتی ہے۔ (پے کے علاوہ)

یونیفارم نہیں ہے یہاں، ایک تو یہ اور ڈسپلن کچھ اور سخت۔۔۔۔

کوئی خاص کلاس جس کو پڑھانا بہت اچھا لگا۔ اور کیوں اچھا لگا۔

ایک کلاس کو پڑھا رہی ہوں جیومیٹری۔۔۔۔ بہت اچھے اور پیارے بچے ہین، مودب بھی اور شوخ بھی۔

http://t3.gstatic.com/images?q=tbn:Mig781EAnvrHIM:http://www.sensetoys.com/toys/images/products/largepics/5144_Blue_5_min_timer_250.jpg (http://images.google.com/imgres?imgurl=http://www.sensetoys.com/toys/images/products/largepics/5144_Blue_5_min_timer_250.jpg&imgrefurl=http://www.sensetoys.com/toysproduct_detail.php%3Fproductid%3DX4ENMZMOAL&usg=__Zz0SNOFCPKz6G9ZE6SGqzo27bJE=&h=469&w=250&sz=30&hl=en&start=3&um=1&itbs=1&tbnid=Mig781EAnvrHIM:&tbnh=128&tbnw=68&prev=/images%3Fq%3Dsand%2Btimer%26um%3D1%26hl%3Den%26sa% 3DN%26rls%3Dcom.microsoft:en-us:IE-Address%26rlz%3D1I7ADFA_en%26tbs%3Disch:1)

مین نے دو منٹ کا ایسا ٹائمر رکھا ہوا ہے۔ جب لگا دیتی ہوں تو ایک دم چپ کر جائیں گے۔ پھر دو منت بعد بھول جائیں گے کہ ابھی مس احمد سے ڈانٹ پڑی ہے۔ ناراض بھی ہو جاتے ہیں مجھ سے۔۔۔روز مجھے اپنے لنچ بھی پیش کرتے ہیں۔ بے تحاشا ذہین ہے ساری کلاس

کوئی ایسی کلاس جس کو پڑھانا اور سمجھانا آپ کو مشکل لگا ہو۔

بہت سی۔۔۔

کوئی ساتھی استاز جس پر آپ رشک کرتی ہوں رشک کی وجہ
ہیں ایک دو۔۔۔۔ طرز فکر بہت مثبت ہے انکا ۔۔۔

کوئی ساتھ استاز جس کو آپ ناپسند کرتی ہوں ۔ ناپسندیدگی کی وجہ

ہر وقت شکایت کے دفتر کھلے رکھتے ہین۔۔۔۔۔

Sehar Azad
18-04-2010, 11:02 AM
گھر کا کون سا کام سب سے زیادہ ارریٹیٹنگ لگتا ہے؟

اور گھر کا کون سا کام کرنے میں سب سے زیادہ مزہ آتا ہے؟

ٹی وی پر لگا بہت ہی اچھا اور انفارمیٹک شو یا ون اردو پر انٹریو۔ کس کو پریفر کریں گی
(اگر ایک ہی کو دیکھنا ممکن ہو تو)۔

رائٹرز کی تکنیک زیادہ انسپائر کتی ہے یا تحریر کا مرکزی خیال۔

کسی نصیحت کے الفاظ پر دھیان دیتی ہیں یا کرنے والی کی شخصیت پر اور کیوں؟

Fozan
18-04-2010, 11:04 AM
میرے کچھ اور سوال

جن بھوت سے ڈر لگتا ہے کیا??
حقیقی زندگی میں نہین۔۔۔۔فلموں سے کبھی کبھی لگتا ہے;d;d

ایک لائن لکھ رہی ہوں کمپلیٹ کریں ۔۔۔
ہیروئن اپنا دوپٹا کمر پر باندھے،شلوار کے پائنچے چڑھائے صحن دھو رہی ہے کہ دروازے پر بیل ہوئی ،،باہر کون ہو گا بھلا۔۔۔۔دودھ والا۔۔۔۔۔۔۔۔ جو پہلا کریکٹر ذہن میں آئے وہ لکھیں روندی نہیں چلے گی ۔???

اگر الہ دین کے چراغ والا جن آکر کہے کہ تین خواہشیں بتاؤ میری آقی تو آپ کی تین خواہشیں کیا ہوں گی ??
اللہ کا شکر ہے پہلے ہی سب کچھ ہے۔۔۔۔

کوئی بندہ سخت برا لگتا ہو آپ کو گر آپ کو اس سے مسکرا کر بات کرنی پڑے تو کیسے مسکرائیں گے ۔۔۔ایک سیلز مین کی طرح ،،یا ٹوتھ پیسٹ کے اشتہار کی طرح ،،یا مسکرائیں گی ہی نہیں ???

سیلز میں کی طرح۔۔۔۔ہفتے میں ایک دو بار ایسے بندے سے سامنا ہو جاتا ہے۔ پیر کو دو گھنٹے گزارنے ہین ایسے ہی بندے کے ساتھ۔۔۔۔۔

مجھے سیدھے سیدھے سوال کرنے نہیں آتے اس لیے میرے سوال ایسے ہی ہوں گے ۔اگر اچھے لگیں تو جواب دے دیجئیے گا اور اگر نہ اچھے لگیں پھر
بھی جواب تو دینا ہی پڑے گا ۔۔۔

میں تو پہلے ہی آپ کو شہزادی تسلیم کر چکی۔۔۔۔

Fozan
18-04-2010, 11:08 AM
گھر کا کون سا کام سب سے زیادہ ارریٹیٹنگ لگتا ہے؟

سارے ہی اگر موڈ نا ہو تا

اور گھر کا کون سا کام کرنے میں سب سے زیادہ مزہ آتا ہے؟

کھانا پکانے میں۔۔۔۔

ٹی وی پر لگا بہت ہی اچھا اور انفارمیٹک شو یا ون اردو پر انٹریو۔ کس کو پریفر کریں گی
(اگر ایک ہی کو دیکھنا ممکن ہو تو)۔

بریک تو ہو گی نا درمیان میں ٹی وی پروگرام کے۔۔۔۔:)

رائٹرز کی تکنیک زیادہ انسپائر کتی ہے یا تحریر کا مرکزی خیال۔

مرکزی خیال اچھوتا ہو تو کیا ہی بات ہے مگر تکنیک اکچر بازی لے جاتی ہے۔۔۔

کسی نصیحت کے الفاظ پر دھیان دیتی ہیں یا کرنے والی کی شخصیت پر اور کیوں؟

دونوں پر ہی اور یہ ضرور سوچتی ہوں کہ خود میاں فصیحت تو نہیں، مگر کام کی بات تو کہیں سے بھی مل سکتی ہے۔۔۔۔

Sehar Azad
18-04-2010, 11:09 AM
امریکہ کی کونسی چیز پاکستان میں دیکھنا چاہتی ہیں؟

پاکستان کی کونسی چیز امریکہ میں دیکھنا چاہتی ہیں؟

کوئی امریکہ کے خلاف بات کرے تو کتنا دکھ ہوتا ہے؟

رفعت
18-04-2010, 11:19 AM
اور گھر کا کون سا کام کرنے میں سب سے زیادہ مزہ آتا ہے؟

کھانا پکانے میں۔۔۔۔

اور اگر موڈ نا ہو اور کھانا پکانا پڑ جائے تو۔۔۔۔۔??

Fozan
18-04-2010, 11:20 AM
امریکہ کی کونسی چیز پاکستان میں دیکھنا چاہتی ہیں؟

Internal Revenue Service
یعنی ٹیکس کا سسٹم

پاکستان کی کونسی چیز امریکہ میں دیکھنا چاہتی ہیں؟

اذان کی آواز

کوئی امریکہ کے خلاف بات کرے تو کتنا دکھ ہوتا ہے؟

بات پر منحصر ہے۔ اتنا ہی جتنا ناخلف اولاد کی برائی کسی اور سے سنکر ہو۔۔۔۔

Lubna Ali
18-04-2010, 11:21 AM
اپنی کون سی عادت جو آپکو اپنے بچوں میں نطر آتی ہیں اور آپ سوچتی ہیں یہ کیسے میری طرح ہوگئے یا آپ تبدیل کرنا چاہیں ؟

شام کا وقت کو گھر مین اکیلی ہوں کچھ کھانے کا دل چاہے لیکن ریڈی میڈ کچھ نا ہو تو سب سے پہلے کیا بنا کر کھانے کا خیال آتا ہے؟

روٹی روز بناتی ہیں ؟ کیونکہ بنانا پسند نہیں ہے اس وجہ سے پوچھ رہی ہوں؟

پانی پی کر گلاس اسی وقت دھو لیتی ہیں یا بعد کے لئے رکھ دیتی ہیں ؟

اگر ایک بوتل اور ایک گلاس ساتھ رکھا ہوا ہو تو کیا کریں گی اگر آپ کو بہت شدید پیاس لگے غٹاغٹ ڈائریکٹ بوتل سے پی لیں گی یا اچھے بچوں کی طرح پہلے گلاس میں بھر کر بیٹھ کر بسم اللہ پڑھ کر پیتی ہیں ؟

کبھی گھر مین بہنوں کی چیزیں چھپ کر استعمال کی ہیں اور کون کون سیء چیزیں چھپ کر استعما کرتی تھی؟

آپکا وارڈروب کیسا ہوتا ہے ؟
بہت آرگنائزڈ
بس نارمل سا
کا ایک جنگ سا سماں پیش کر رہا ہوتا ہے؟

لانڈری کرنے کے بعد سب سے بورنگ کام کیا لگتا ہے ٫کپڑے تہہ کرکے وارڈروب میں رکھنا یا انکو استری کرنا؟

آپ ایک ورکنگ وومن ہیں تو کون کون سے ایسے کام ہیں کچن کے جو پہلے سے کر کے رکھتی ہیں ؟

ٹھنڈا پانی ہے یا کولا؟

جوس پسند ہے یا فروٹ کھانا پریفر کرتی ہیں ؟

ایسی کونسی بہت ہلیدی چیز ہے جو چاہنے کے باوجود آپ کھا نہیں پاتی ؟

اپنی بیماری کے بارے میں کس کو سب سے پہلے بتاتی ہیں یا کسی کو نہیں بتاتی ؟

بچوں کو ڈانٹنے کا سب سے کامن جملہ کیا ہوتا ہے؟

انگریزی مین ڈانٹتی ہیں یا اردو میں ؟

اپنے بچوں کو اردو سکھائی ہے یا سکھانا چاہتی ہیں؟ یا انکی دلچسپی نہیں ہے سیکھنے میں؟

اپنے کپڑوں کی میچنگ کا کتنا خیال رکھتی ہیں یا بس جو مل گیا پہن لیتی ہیں کچھ اسپیشیل نہیں کرتیں؟

میرے سوالات اوٹ پٹانگ لگ رہے ہیں یا نہیں ؟

اگر لگ بھی رہے ہوں تو کوئی بات نہیں مزید اور آئے گیں
;d;d

Fozan
18-04-2010, 11:21 AM
اور گھر کا کون سا کام کرنے میں سب سے زیادہ مزہ آتا ہے؟

کھانا پکانے میں۔۔۔۔

اور اگر موڈ نا ہو اور کھانا پکانا پڑ جائے تو۔۔۔۔۔??
پھر بچوں کے ذمے لگا دیتی ہوں۔۔۔۔;d

Sehar Azad
18-04-2010, 11:23 AM
آپ کی رائے کیا ہے؟

غیر محرم سے محبت نفس کا ایک ناپاک جزبہ ہے جو خداسے دوری کا باعث بنتا ہے۔

Fozan
18-04-2010, 11:32 AM
اپنی کون سی عادت جو آپکو اپنے بچوں میں نطر آتی ہیں اور آپ سوچتی ہیں یہ کیسے میری طرح ہوگئے یا آپ تبدیل کرنا چاہیں ؟

میری تو سب عادتیں بہت اچھی ہیں، تبدیل کیوں کرنا چاہوں گی بھلا۔۔۔:cool:۔

شام کا وقت کو گھر مین اکیلی ہوں کچھ کھانے کا دل چاہے لیکن ریڈی میڈ کچھ نا ہو تو سب سے پہلے کیا بنا کر کھانے کا خیال آتا ہے؟

بریڈ بٹر جیم اور چائے

روٹی روز بناتی ہیں ؟ کیونکہ بنانا پسند نہیں ہے اس وجہ سے پوچھ رہی ہوں؟

بہت کم، پیکٹ لا کر رکھتی ہوں روٹی نان کے۔۔۔۔۔

پانی پی کر گلاس اسی وقت دھو لیتی ہیں یا بعد کے لئے رکھ دیتی ہیں ؟

بعد کیلئے

اگر ایک بوتل اور ایک گلاس ساتھ رکھا ہوا ہو تو کیا کریں گی اگر آپ کو بہت شدید پیاس لگے غٹاغٹ ڈائریکٹ بوتل سے پی لیں گی یا اچھے بچوں کی طرح پہلے گلاس میں بھر کر بیٹھ کر بسم اللہ پڑھ کر پیتی ہیں ؟

گلاس میں

کبھی گھر مین بہنوں کی چیزیں چھپ کر استعمال کی ہیں اور کون کون سیء چیزیں چھپ کر استعما کرتی تھی؟

کبھی نہیں، وہی کرتی تھیں کھلم کھلا۔۔۔۔>:(۔

آپکا وارڈروب کیسا ہوتا ہے ؟
بہت آرگنائزڈ
بس نارمل سا
کا ایک جنگ سا سماں پیش کر رہا ہوتا ہے؟

نارمل

لانڈڑی کرنے کے بعد سب سے بورنگ کام کیا لگتا ہے ٫کپڑے تہہ کرکے وارڈروب میں رکھنا یا انکو استری کرنا؟

وارڈ روب میں رکھنا۔۔۔۔استری کر کے ہی رکھتی ہوں اپنے تو۔۔۔۔

آپ ایک ورکنگ وومن ہیں تو کون کون سے ایسے کام ہیں کچن کے جو پہلے سے کر کے رکھتی ہیں ؟

پیاز لہسن ادرک پیس کر فریز کر لیتی ہوں۔۔۔۔گراسری ویک اینڈ پر کر لیتی ہوں

ٹھنڈا پانی ہے یا کولا؟

تازہ پانی

جوس پسند ہے یا فروٹ کھانا پریفر کرتی ہیں ؟

فروٹ

ایسی کونسی بہت ہلیدی چیز ہے جو چاہنے کے باوجد آپ کھا نہیں پاتی ؟

دودھ پینا چاہتی ہوں مگر عادت نہیں۔۔۔۔

اپنی بیماری کے بارے میں کس کو سب سے پہلے بتاتی ہیں یا کسی کو نہیں بتاتی ؟

کسی کو نہیں

بچوں کو ڈانٹنے کا سب سے کامن جملہ کیا ہوتا ہے؟

زور سے لیتی ہوں انکے نام

انگریزی مین ڈانٹتی ہیں یا اردو میں ؟

دونوں میں۔۔۔۔

اپنے بچوں کو اردو سکھائی ہے یا سکھانا چاہتی ہیں؟ یا انکی دلچسپی نہیں ہے سیکھنے میں؟

اردو آتی ہے۔۔۔آجکل پڑھنے پر راغب کر رہی ہوں۔۔۔۔

اپنے کپڑوں کی میچنگ کا کتنا خیال رکھتی ہیں یا بس جو مل گیا پہن لیتی ہیں کچھ اسپیشیل نہیں کرتیں؟

میچنگ کرتی ہوں۔۔۔جاب پر جانا ہوتا ہے۔۔۔۔

میرے سوالات اوٹ پٹانگ لگ رہے ہیں یا نہیں ؟

یاللہ رحم۔۔۔۔

اگر لگ بھی رہے ہوں تو کوئی بات نہیں مزید اور آئے گیں
;d
:eek::eek:

Fozan
18-04-2010, 11:36 AM
آپ کی رائے کیا ہے؟

غیر محرم سے محبت نفس کا ایک ناپاک جزبہ ہے جو خداسے دوری کا باعث بنتا ہے۔

محبت ایک فطری جذبہ ہے ، ہاں جب حد سے بڑھ جائے تو ناپاک ہو جاتا ہے اور خدا سے دوری کا باعث تو بہت کچھ بنتا ہے صرف محبت ہی نہیں۔۔۔۔

Sehar Azad
18-04-2010, 11:38 AM
اللہ سے قریب ہیں؟

اگر ہیں تو اس قربت کی وجہ کیا ہوئی؟

Fozan
18-04-2010, 11:42 AM
اللہ سے قریب ہیں؟

اگر ہیں تو اس قربت کی وجہ کیا ہوئی؟

یہ تو میرا اور اللہ کا معاملہ ہے نا۔۔۔۔۔۔:)۔

رفعت
18-04-2010, 11:42 AM
اپنی کون سی عادت جو آپکو اپنے بچوں میں نطر آتی ہیں اور آپ سوچتی ہیں یہ کیسے میری طرح ہوگئے یا آپ تبدیل کرنا چاہیں ؟

میری تو سب عادتیں بہت اچھی ہیں، تبدیل کیوں کرنا چاہوں گی بھلا۔۔۔۔

خوش فہم ہیں یا بہت پر اعتماد?

شام کا وقت کو گھر مین اکیلی ہوں کچھ کھانے کا دل چاہے لیکن ریڈی میڈ کچھ نا ہو تو سب سے پہلے کیا بنا کر کھانے کا خیال آتا ہے؟

بریڈ بٹر جیم اور چائے

سست یا اپنے لیے محنت نہ کرنے والی ??

انگریزی مین ڈانٹتی ہیں یا اردو میں ؟

دونوں میں۔۔۔۔

مطلب کیسے

واٹ آر یو کرینگ?
یا کیا ڈو رہے ہو ۔تم کو شیم نہیں آتی۔
دونوں میں تو ایسے ہی بنتا ہے

Fozan
18-04-2010, 11:46 AM
رفعت اپنی کون سی عادت جو آپکو اپنے بچوں میں نطر آتی ہیں اور آپ سوچتی ہیں یہ کیسے میری طرح ہوگئے یا آپ تبدیل کرنا چاہیں ؟

میری تو سب عادتیں بہت اچھی ہیں، تبدیل کیوں کرنا چاہوں گی بھلا۔۔۔۔

خوش فہم ہیں یا بہت پر اعتماد?

پر اعتماد اور تھوڑی خوش فہم بھی

شام کا وقت کو گھر مین اکیلی ہوں کچھ کھانے کا دل چاہے لیکن ریڈی میڈ کچھ نا ہو تو سب سے پہلے کیا بنا کر کھانے کا خیال آتا ہے؟

بریڈ بٹر جیم اور چائے

سست یا اپنے لیے محنت نہ کرنے والی ??

اپنے لئے محنت کون کرے

انگریزی مین ڈانٹتی ہیں یا اردو میں ؟

دونوں میں۔۔۔۔

مطلب کیسے

واٹ آر یو کرینگ?
یا کیا ڈو رہے ہو ۔تم کو شیم نہیں آتی۔
دونوں میں تو ایسے ہی بنتا ہے

;d;dویری فنی۔۔۔۔

رفعت
18-04-2010, 11:49 AM
یہ شروع میں رفعت کیوں لکھا ہے وارننگ دینے کے لیے یا ڈرانے کے لیے ؟

Lubna Ali
18-04-2010, 11:50 AM
فاسٹ فوڈ کھاتی ہیں؟ اگر ہاں تو ویک میں کتنی بار؟

جب پرانی باتیں یاد آتی ہین بچپن کی حوشگوار یادیں ؟ یا ایسا وقت جس میں آپ بہت تکلیفوں یا مشکلات میں رہی ہوں تو تاثرات کیسے ہوتے ہیں ؟

آپکو جگانا آسان کام ہے یا مشکل؟

ون اردو میں کسی بہت گرما گرم موضوع پر بحث ہو رہی ہوں اور آپکو کوئی ڈسٹرب کرے تو کیسا لگتا ہے کیا اسکو کاٹ کھانے کو دوڑتی ہیں یا اسکی بات آرام سے سن لیتی ہیں؟

ٹائپنگ دیکھ کر کرتی ہیں یا بغیر دیکھے ؟ یا یہاں آنے سے پہلے ہی ماہر تھیں ٹائپ کرنے میں؟

اپنے پوسٹ کئے ہوئے پوسٹ کو اگلے دن دوبارہ پڑھتی ہیں کہ کیا لکھا تھا ؟

یہاں لطیفے پڑھ کر قہقے لگاتی ہیں یا مسکراتی ہیں یا لطیفے پڑھنے جاتی ہی نہیں ؟

اب تک کتنے لطیفے پوسٹ کئے آپ نے؟

آج کل ون اردو میں پوسٹ کئے ہوئِے نال پڑھنے کا وقت ملتا ہے یا نہیں یا پہلے کی طرح ریگولر پڑھتی ہیں؟

کبھی دل چاہا آپ بھی کوئی ناول پوسٹ کریں؟

بسکٹ چائے میں ڈبو کر کھاتی ہیں ؟

ایسی کونسی چیز جو آپ کو اپنے آپ میں بہت فنی لگتی ہے یا ایسا لگتا ہے میری یہ عادت سب سے جدا ہے؟

کمپیوٹر میں کوئی گڑ بڑ ہوجائے تو کس حد تک اسکو ٹھیک کرنا آتا ہے؟

Sehar Azad
18-04-2010, 11:50 AM
ایسی کون سی بک پڑھی جو ابھی تک فائدے دے رہی ہے۔
(مذہبی کتب کے علاوہ)۔

Fozan
18-04-2010, 11:50 AM
اوکے۔ آپ کی مرضی شاید کچھ اور لوگوں کو راستہ مل جاتا۔
اسے کہتے ہیں بلیک میلنگ۔۔۔۔۔;d۔

کسی نے چیلنج کر دیا تھا کبھی، اس وقت میں ایسی صورتحال سے دوچار تھی کہ جواب بھی نہیں دے سکتی تھی مگر برداشت بھی نہیں کر سکتی تھی۔ تب سوچا اللہ میرے سے اپنی خود داری داؤ پر نہیں لگتی، تو مجھ پر رحم کر۔۔۔۔۔ بس اس دن سے اللہ مجھ پر مہربان ہے۔۔۔۔ میں غافل بھی ہو جاؤں پر وہ مجھ سے غافل نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ جب کوئی کہتا ہے کہ اب کیا کرو گی تو مین کہتی ہوں، بھلا میں نے کیا کرنا ہے، کرنے والا خود کرے گا۔۔۔۔۔

Fozan
18-04-2010, 12:00 PM
فاسٹ فوڈ کھاتی ہیں؟ اگر ہاں تو ویک میں کتنی بار؟

مہینے میں ایک سے دو بار

جب پرانی باتیں یاد آتی ہین بچپن کی حوشگوار یادیں ؟ یا ایسا وقت جس میں آپ بہت تکلیفوں یا مشکلات میں رہی ہوں تو تاثرات کیسے ہوتے ہیں ؟

کبھی خوشی کبھی غم

آپکو جگانا آسان کام ہے یا مشکل؟

اب تو آسان ہی ہے۔۔۔

ون اردو میں کسی بہت گرما گرم موضوع پر بحث ہو رہی ہوں اور آپکو کوئی ڈسٹرب کرے تو کیسا لگتا ہے کیا اسکو کاٹ کھانے کو دوڑتی ہیں یا اسکی بات آرام سے سن لیتی ہیں؟

ابھی موڈ نہیں ہے کل آنا۔۔۔۔

ٹائپنگ دیکھ کر کرتی ہیں یا بغیر دیکھے ؟ یا یہاں آنے سے پہلے ہی ماہر تھیں ٹائپ کرنے میں؟

دیکھ کر۔۔۔

اپنے پوسٹ کئے ہوئے پوسٹ کو اگلے دن دوبارہ پڑھتی ہیں کہ کیا لکھا تھا ؟

کئی بار پرھتی ہوں۔۔۔۔ہر بار کوئی نا کوئی غلطی نکل آتی ہے۔

یہاں لطیفے پڑھ کر قہقے لگاتی ہیں یا مسکراتی ہیں یا لطیفے پڑھنے جاتی ہی نہیں ؟

مسکراتی ہی ہوں

اب تک کتنے لطیفے پوسٹ کئے آپ نے؟

ایک
sticky situation

Sticky Situation (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=73669)

آج کل ون اردو میں پوسٹ کئے ہوئِے نال پڑھنے کا وقت ملتا ہے یا نہیں یا پہلے کی طرح ریگولر پڑھتی ہیں؟

وقت نہیں ملتا

کبھی دل چاہا آپ بھی کوئی ناول پوسٹ کریں؟

نہیں۔۔۔کرنے والوں کی ہمت کو داد ضرور دیتی ہوں۔۔۔۔

بسکٹ چائے میں ڈبو کر کھاتی ہیں ؟

اور نہیں تو کیا۔۔۔

ایسی کونسی چیز جو آپ کو اپنے آپ میں بہت فنی لگتی ہے یا ایسا لگتا ہے میری یہ عادت سب سے جدا ہے؟
شاید کوئی نہیں۔۔۔۔

کمپیوٹر میں کوئی گڑ بڑ ہوجائے تو کس حد تک اسکو ٹھیک کرنا آتا ہے؟
کسی حد تک نہیں تو ری پروگرام کر لیتی ہوں۔

Fozan
18-04-2010, 12:04 PM
ایسی کون سی بک پڑھی جو ابھی تک فائدے دے رہی ہے۔
(مذہبی کتب کے علاوہ)۔
ڈکشنری۔۔۔۔۔:)۔

Lubna Ali
18-04-2010, 12:11 PM
کونسا ایسا فاسٹ فوڈ ہے جو آپ کو لگتا ہے گھر میں آپ زیادہ اچھا بنا لیتی ہیں؟

پیزا برگر چکن بروسٹ ان میں سے کون سی چیزیں گھر میں بنا لیتی ہیں یا باہر سے کھانا زیادہ پریفر کرتی ہیں ؟

اگر باہر سے کھانا آڈر کروانا ہو تو سب سے زیادہ کیا آڈر کرواتی ہیں؟

اگر ون ڈش ہو تو کونسی ڈش آپ سب سے زیادہ بناتی ہیں اور کیا بنانا زیادہ آسان لگتا ہے؟

پارٹیز کو انجوائے کرتی ہیں یا بھگتاتی ہے تعلقات صصحیح رہیں اسی وجہ سے مجبوری میں جاتی ہیں؟

میٹھا ریگولر بناتی ہیں ؟ ریڈی میڈ میٹھے سے ہی کام چلاتی ہیں ؟

کتنے عرصے سے پاکستان نہین گئیں؟

اگر پاکستان جائین تو کس کے ہاں رہنا اچھا لگتا ہے؟

پاکستان جاکر کپڑوں کے علاوہ کیا لیتی ہیں؟

وہاں جاکر کیا پہلے کی طرح دوبارہ ریڑھی اور خوانچہ فرشوں کے کھانے کھاتی ہیں ؟

پاکستان جاکر کیا کسی کو صفائی کے بارے مین لیکچر دیتی ہیں؟

جب پاکستان جاتی ہں اور لائیٹ چلی جائے تو کیسا لگتا ہے؟

اماں کی ڈانٹ اب بھی سنتی ہیں یا یہ کہ اماں کم ڈاٹنے والوں میں سے ہیں؟

گولڈ پسند ہے یا وائیٹ گولڈ؟

شادی کی تقریبات مین جانا اچھا لگتا ہے اور شادی کے کھانوں میں کونسی ڈش آپکو پسند ہے؟

لوجی آج کے لئے اتنا اب میں چلی باقی بعد میں اور آپ کی ہمت پر کہ کتنا مجھے برداشت کر سکتی ہیں
;d;d
والسلام علیکم

Fozan
18-04-2010, 12:19 PM
کونسا ایسا فاسٹ فوڈ ہے جو آپ کو لگتا ہے گھر میں آپ زیادہ اچھا بنا لیتی ہیں؟

کوئی بھی نہیں

پیزا برگر چکن بروسٹ ان میں سے کون سی چیزیں گھر میں بنا لیتی ہیں یا باہر سے کھانا زیادہ پریفر کرتی ہیں ؟

بنا لیتی ہوں۔ وقت نہیں ہوتا

اگر باہر سے کھانا آڈر کروانا ہو تو سب سے زیادہ کیا آڈر کرواتی ہیں؟

پیزا

اگر ون ڈش ہو تو کونسی ڈش آپ سب سے زیادہ بناتی ہیں اور کیا بنانا زیادہ آسان لگتا ہے؟

چکن تکا

پارٹیز کو انجوائے کرتی ہیں یا بھگتاتی ہے تعلقات صصحیح رہیں اسی وجہ سے مجبوری میں جاتی ہیں؟

بہت کم جاتی ہوں

میٹھا ریگولر بناتی ہیں ؟ ریڈی میڈ میٹھے سے ہی کام چلاتی ہیں ؟

بہت کم بناتی ہوں۔۔۔

کتنے عرصے سے پاکستان نہین گئیں؟

نو سال سے، امان بہنیں آ جاتی ہیں

باقی سوالوں کے جواب پاکستان سے ہو کر آنے کے بعد۔۔۔۔۔

اگر پاکستان جائین تو کس کے ہاں رہنا اچھا لگتا ہے؟

پاکستان جاکر کپڑوں کے علاوہ کیا لیتی ہیں؟

وہاں جاکر کیا پہلے کی طرح دوبارہ ریڑھی اور خوانچہ فرشوں کے کھانے کھاتی ہیں ؟

پاکستان جاکر کیا کسی کو صفائی کے بارے مین لیکچر دیتی ہیں؟

جب پاکستان جاتی ہں اور لائیٹ چلی جائے تو کیسا لگتا ہے؟

اماں کی ڈانٹ اب بھی سنتی ہیں یا یہ کہ اماں کم ڈاٹنے والوں میں سے ہیں؟

پڑ جاتی ہے ڈانٹ

گولڈ پسند ہے یا وائیٹ گولڈ؟
دونوں ہی نہیں۔۔۔

شادی کی تقریبات مین جانا اچھا لگتا ہے اور شادی کے کھانوں میں کونسی ڈش آپکو پسند ہے؟
کچھ خاص نہیں۔ قورمہ یا چکن۔۔۔۔

لوجی آج کے لئے اتنا اب میں چلی باقی بعد میں اور آپ کی ہمت پر کہ کتنا مجھے برداشت کر سکتی ہیں
;d;d
والسلام علیکم

ارے اب تو آپ بھاگ رہی ہیں۔۔۔۔۔:)

Sehar Azad
18-04-2010, 12:25 PM
بچپن میں کیا زیادہ شوق سے کھاتی تھیں۔ آئس کریم یا چاٹ

Fozan
18-04-2010, 12:29 PM
بچپن میں کیا زیادہ شوق سے کھاتی تھیں۔ آئس کریم یا چاٹ
چاٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Sehar Azad
18-04-2010, 12:29 PM
بچن میں پینگ(جھولا) بیٹھ کر جھولتی تھیں یا کھڑے ہو کر

Fozan
18-04-2010, 12:30 PM
بچن میں پینگ(جھولا) بیٹھ کر جھولتی تھیں یا کھڑے ہو کر
دونوں طرح

Sehar Azad
18-04-2010, 12:31 PM
نمک مرچ لگی مولی کیا کبھی آنسو بہانے بنا کھائی ہے۔

کبھی میلا دیکھا اگر دیکھا تو کہاں اور کونسا اور میلے کی کونسی چیز اچھی لگی اور کون سی بری لگی۔

سرکس دیکھنا کیسا لگتا ہے۔ سیاست اور سرکس میں کون زیادہ اوکھا لگتا ہے۔

سب سے زیاد ہ پیاز کب کاٹے اور اتنے زیادہ پیاز کیوں کاٹ لیے۔

Sehar Azad
18-04-2010, 12:32 PM
آپ کا کیا اندازہ ہے ون اردو پر کون کون عینک لگاتا ہو گا؟

Fozan
18-04-2010, 12:43 PM
نمک مرچ لگی مولی کیا کبھی آنسو بہانے بنا کھائی ہے۔
بہت بار

کبھی میلا دیکھا اگر دیکھا تو کہاں اور کونسا اور میلے کی کونسی چیز اچھی لگی اور کون سی بری لگی۔

شاید دو بار، اب یاد نہیں

سرکس دیکھنا کیسا لگتا ہے۔ سیاست اور سرکس میں کون زیادہ اوکھا لگتا ہے۔

بیکار کاموں کیلئے وقت نہیں ہے میرے پاس

سب سے زیاد ہ پیاز کب کاٹے اور اتنے زیادہ پیاز کیوں کاٹ لیے۔

چار پانچ سے زیادہ تو کبھی نہیں کاٹے اور جب بھی کاٹے تو کھانا بنانے کیلئے۔۔۔???

Sehar Azad
18-04-2010, 12:46 PM
سب سے زیادہ کھانا کتنے لوگوں کے لیے اور کب بنایا تھا۔

Fozan
18-04-2010, 12:51 PM
سب سے زیادہ کھانا کتنے لوگوں کے لیے اور کب بنایا تھا۔
بہت عرصہ ہو گیا۔۔۔۔ شاید پندرہ بیس لوگوں کا۔۔۔۔۔

Fozan
18-04-2010, 12:52 PM
آپ کا کیا اندازہ ہے ون اردو پر کون کون عینک لگاتا ہو گا؟
ام فوزان کا تو پکا پتا ہے۔۔۔۔ باقی کا کچھ کہہ نہیں سکتی۔۔۔۔۔

Sehar Azad
18-04-2010, 12:52 PM
بہت عرصہ ہو گیا۔۔۔۔ شاید پندرہ بیس لوگوں کا۔۔۔۔۔
اسی لیے کبھی زیادہ پیاز نہیں کاٹے۔

ون اردو کے نِکوں کے لیے کوئی ہدایت اور وڈوں کے لیے کوئی مشورہ

Sehar Azad
18-04-2010, 01:08 PM
ون اردو کے نِکوں کے لیے کوئی ہدایت اور وڈوں کے لیے کوئی مشورہ

Fozan
18-04-2010, 01:12 PM
ون اردو کے نِکوں کے لیے کوئی ہدایت اور وڈوں کے لیے کوئی مشورہ
ابھی تو خود سیکھنے کے عمل میں ہوں ، کسی کو مشورہ یا ہدایت کیا دوں۔ بہت اتنا کہوں گی بطور انسان مسلمان پاکستانی اپنی خوداری کی حفاظت کریں۔ اللہ ہمارے حالوں پر رحم کرے ، آمین۔

Zainab
18-04-2010, 02:40 PM
انٹرویو کم امتحان زیادہ لگ رہا ہے
ہمت ہے آپ کہ آمنہ جی
پر مزا بہت آیا پڑھنے کا

موُن کے بعد لبنٰی
کا انٹرویو ہونا چاہیے۔۔۔

ایک سفارش ہے آمنہ جی۔۔۔
کیا آپ اس انٹرویو کو اپنے بلاگ میں رکھ سکتی ہے ؟؟
سارا نہں ، صرف سنجیدہ سوال ، یا مجھے اجازت دیں تو میں ۔۔۔۔۔۔۔
مجھے کچھ جواب بہت اچھے لگے
میں چاہوں گی کے اُس کو بار بار پڑھوں ، شاید مجھ پر بھی اثر ہو جائے۔۔۔

KishTaj
18-04-2010, 04:36 PM
یہ اگلی قسط ۔ ۔ ۔آپ پریشان تو نہیں ہورہی ناں ~;d

بچپن میں کیسی تھیں معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتی تھیں؟

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گی؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستی ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعہ جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

Fozan
18-04-2010, 08:32 PM
میں تو سمجھی جان چھوٹ گئی ۔۔۔۔۔

Fozan
18-04-2010, 08:47 PM
انٹرویو کم امتحان زیادہ لگ رہا ہے
ہمت ہے آپ کہ آمنہ جی
پر مزا بہت آیا پڑھنے کا

موُن کے بعد لبنٰی
کا انٹرویو ہونا چاہیے۔۔۔

ایک سفارش ہے آمنہ جی۔۔۔
کیا آپ اس انٹرویو کو اپنے بلاگ میں رکھ سکتی ہے ؟؟
سارا نہں ، صرف سنجیدہ سوال ، یا مجھے اجازت دیں تو میں ۔۔۔۔۔۔۔
مجھے کچھ جواب بہت اچھے لگے
میں چاہوں گی کے اُس کو بار بار پڑھوں ، شاید مجھ پر بھی اثر ہو جائے۔۔۔
اب میں شرمندہ ہو رہی ہوں۔۔۔۔ آپ کو اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔چن لیں۔۔۔۔

Zainab
18-04-2010, 08:49 PM
اب میں شرمندہ ہو رہی ہوں۔۔۔۔ آپ کو اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔چن لیں۔۔۔۔

شکریہ شکریہ
:)

KishTaj
18-04-2010, 08:55 PM
میں تو سمجھی جان چھوٹ گئی ۔۔۔۔۔
ابھی کہاں ۔ ۔ ۔
پورا مہینہ پڑا ہے آپی ۔ ۔۔ ~

Kazmi
18-04-2010, 08:56 PM
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
45

آپکی تعلیم کتنی ہے؟
اکنامکس/ سٹیٹسٹکس،۔۔۔۔۔۔۔میتھBA
BEd.
Teaching Credentail in Mathematics
MA in leadership and administration

ارے واہ، ہم ایسے ہی بچوں کی دیکھا دیکھی "فوزان آپی"، فوزان آپی" کہے جاتے رہے، آپ تو ہم سے چھوٹی ہیں، پورا ایک سال۔
اب ہم آپ کو بھی "فوزان بیٹا" ہی کہا کریں گے، دیکھتے ہیں ہمیں کون روکتا ہے۔

ویسے ہم نے بھی بی ایس ایڈ کرنے کی کوشش کی تھی مگر ۔ ۔ ۔

جیتی رہو فوزان بٹیا، علم اور خوشیوں کے ڈھیروں ڈھیر بانٹتی رہو۔

Fozan
18-04-2010, 08:58 PM
یہ اگلی قسط ۔ ۔ ۔آپ پریشان تو نہیں ہورہی ناں ~;d

:oپریشان نہیں حیران ہو رہی ہوں

بچپن میں کیسی تھیں معصوم یا شرارتی؟
معصوم
بچپن کیسا گزرا؟
بہت اچھا ، بہت سادہ
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟

قصہ لمبا ہے اور میرے بلاگ میں موجود ہے۔ اگر پڑھنا چاہیں تو۔۔۔
ابراھیم کی پوتی اور بت شکن۔۔۔۔۔ (http://www.oneurdu.com/forums/blog.php?b=2643)

پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
جواب دے چکی

کیا اسکول جانے میں ضد کرتی تھیں؟
یہ بھی میرے بلاگ سے ہے
میرے ابو جان...............دوسرا حصہ (http://www.oneurdu.com/forums/blog.php?b=2501)

کوئٹہ کا دور بہت خوبصورتی اور اطمینان لئے ہوئے تھا-میرے سکول جانے کا ذکر ہوا تو ابو نے کہا کہ" فاصلہ ذیادہ ہے، کچھ دنوں تک کار لے لوں گا تو داخلہ کرواؤں گا"- وہ کچھ دن میرے لئے صدیاں تھی اور میرا ہر روز یہی اصرار ہوتا تھا کہ سکول جانا ہے-جب مجھے غصہ آتا تو میں کہتی کہ "مجھے پتا ہے آپ مجھے کبھی سکول داخل نہیں کروائیںگے" اور ابو ہنس پڑتے-خدا خدا کر کے کار آئی اور میرے داخلے کا دن آیا- میرے لئے سینٹ جوزف سکول کا انتخاب کیا گیا- ان دنوں شاہ ایران اور ملکہ فرح ناز کے بہت چرچے تھے- جب داخلے کیلئے گئے تو ٹیچر نے نام بتانے کو کہا-میں نے ابو کے نام کی بجائے اپنا نام "آمنہ ناز " بتایا جو سب مجھے گھر میں پیار سے کہتے تھے- جب داخلہ فارم بھرا گیا تو ٹیچر نے میرے نام کے ساتھ ابو کا نام لگانا چاہا مگر میں نے کہا" میرا نام آمنہ ناز ہے"- مجھے ابھی بھی یاد ہے کے مسز کہکباد نے سوالیہ نظروں سے ابو کیطرف دیکھا اور انہوں نے اثبات میں سر ہلا دیا- ابو نے بغیرکسی ردوقد کے سکول میں میری مرضی کا نام لکھوا دیا-بچوں کو اعتماد دینے کا منفرد طریقہ!

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گی؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستی ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
دونوں کا جواب ایک ہی ہے۔۔۔بلاگ میں جائیں۔۔۔
خواتین کا عالمی دن (http://www.oneurdu.com/forums/blog.php?b=3213)

کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟

ایک ایسا واقعہ جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
ہے ایک،شکر الحمدللہ اس نے میرے فیصلے کا بھرم رکھا۔ پچھتاوا نہیں ہوا کبھی۔ دونوں کا جوب ایک ہی ہے۔

Fozan
18-04-2010, 09:03 PM
ارے واہ، ہم ایسے ہی بچوں کی دیکھا دیکھی "فوزان آپی"، فوزان آپی" کہے جاتے رہے، آپ تو ہم سے چھوٹی ہیں، پورا ایک سال۔
اب ہم آپ کو بھی "فوزان بیٹا" ہی کہا کریں گے، دیکھتے ہیں ہمیں کون روکتا ہے۔

ویسے ہم نے بھی بی ایس ایڈ کرنے کی کوشش کی تھی مگر ۔ ۔ ۔

جیتی رہو فوزان بٹیا، علم اور خوشیوں کے ڈھیروں ڈھیر بانٹتی رہو۔
السلام علیکم۔ ارے واہ آپ اتنے دنوں بعد آئے اور سیدھا یہاں۔ بہت خوشی ہو رہی ہے۔ طبیعت کسی ہے آپکی۔

شوق سے کہیں بیٹا ۔۔۔ویسے ہمارے خاندان میں رواج ہے چھوٹی بہنوں کو بھی بھائی آپا باجی کہہ کر بلاتے ہیں۔

ہاہاہا۔۔۔یہ بی ایڈ بھی نا۔۔۔۔

بہت شکریہ بھائی جی۔۔۔اللہ آپکو صحت اور زندگی دے اور آپ ہمارا ساتھ دیتے رہیں۔ خوش رہیں

Kazmi
18-04-2010, 09:13 PM

دیکھا، نہ سلام نہ دعا اور ہم سیدھے آپ کا انٹرویو پڑھنے آگئے۔
--
رواج کو چھوڑیں، ہم رواجوں کی نہیں دل کی مانتے ہیں۔
جو دلی سکون بیٹا کہنے سے ملتا ہے وہ اور کسی بات سے نہیں ملتا۔
میری بڑی بہن مجھ سے بارہ سال بڑی ہے مگر ہم اسے بھی "فیاض بیٹا" ہی کہتے ہیں۔
آپ کی دعاؤں کا شکریہ، انشاء اللہ اب باقاعدہ حاضری کی کوشش کروں گا۔
--
ویسے آپ کا انٹر ویو بہت اچھا جا رہا ہے

Mrs Sam
18-04-2010, 10:58 PM
مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ سوالنامہ بنانے والوں نے اوروں کے لئے کیا چھوڑا ہے پھر شکایت نہ کرنا کہ مجھے جاننے مں انٹرسٹ نہں؛بالکل یہي ڈائیلاگ میں فوزان آپی کے بارے انٹرویو مں پسٹ کر رہی ہوں

مجھے اتنا مزا آیا ہے پڑھ کے،ون اردو کا یہ واحد پہلا انٹرویو ہے جو میں نے پورا پڑھا ہے اس کے بعد لبنی جی کا چلا ہے

Maria Masood
19-04-2010, 12:24 AM
ام فوزان کا تو پکا پتا ہے۔۔۔۔ باقی کا کچھ کہہ نہیں سکتی۔۔۔۔۔

اور بنتِ کلام بھی لگاتی ہے۔۔۔۔۔:)

Fozan
19-04-2010, 03:12 AM
مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ سوالنامہ بنانے والوں نے اوروں کے لئے کیا چھوڑا ہے پھر شکایت نہ کرنا کہ مجھے جاننے مں انٹرسٹ نہں؛بالکل یہي ڈائیلاگ میں فوزان آپی کے بارے انٹرویو مں پسٹ کر رہی ہوں

مجھے اتنا مزا آیا ہے پڑھ کے،ون اردو کا یہ واحد پہلا انٹرویو ہے جو میں نے پورا پڑھا ہے اس کے بعد لبنی جی کا چلا ہے
ہاہاہا۔۔۔۔بہت شکریہ سس۔۔آپ یہاں ہیں، یہ ثبوت ہے نا

Fozan
19-04-2010, 03:12 AM
اور بنتِ کلام بھی لگاتی ہے۔۔۔۔۔:)

ایک سے دو بھلے۔۔۔۔

fiza_chillimilli
19-04-2010, 01:44 PM
لڑکوں اور لڑکیوں کے پسندیدہ نام?

وہ کون سی عادتیں ہیں جو آپ میں ہیں، مگر دوسروں سے ان کے بارے میں سن کے غصہ آجاتا ھے۔?

پسندیدہ پھول اور ناپسندیدہ بھی?

کوئی دیرینہ خواہش?

کن پر ترس آتا ھے?

کن پر رشک آتا ھے?

گھر میں پسندیدہ جگہ اور ناپسندیدہ بھی?

کبھی لڑائی جھگڑا کیا? اگر ہاں تو ذرا حال احوال سنا دیجیئے۔

آپ کی نظر میں دنیا کا خوبصورت مرد?

آپ کی نظر میں دنیا کا بدصورت مرد?

آپ کی نظر میں دنیا کی خوبصورت عورت?

آپ کی نظر میں دنیا کی بدصورت عورت?

ویسے خوبصورتی اور بدصورتی کیا ہیں آپ کی نظر میں?

والدین کی کس نصیحت پر آج بھی عمل پیرا ہیں?

fiza_chillimilli
19-04-2010, 01:52 PM
کوئی پچھتاوا?

اپنی زندگی پر نظر ڈالتی ہیں تو کیا خیال آتا ھے?

کبھی ڈر لگا اور کب?

کھانا سادگی سے کھاتی ہیں یا مکمل اہتمام سے?

دسترخوان پر کیا نہ ھو تو کھانے کا مزا نہیں آتا?

سالگرہ مناتیں ہیں?

آئینہ دیکھ کر کیا سوچتی ہیں?

کون سا موسم پسند ھے?

کبھی شرارت کی? اگر ہاں تو کیا سزا ملی?

پسندیدہ لطیفہ

پسندیدہ ڈرامہ

پسندیدہ کھیل

پسندیدہ مشغلہ

پسندیدہ کتاب

پسندیدہ سونگ

پسندیدہ ویب سائٹ

پسندیدہ رشتہ

پسندیدہ مشروب

پسندیدہ وقت

پسندیدہ رائٹر

Fozan
20-04-2010, 07:18 AM
لڑکوں اور لڑکیوں کے پسندیدہ نام?

محمد، احمد، عمر، فوزان
زینب، ہانیہ، سارا

وہ کون سی عادتیں ہیں جو آپ میں ہیں، مگر دوسروں سے ان کے بارے میں سن کے غصہ آجاتا ھے۔?
غصہ جب کرتی ہوں تو بہت زیادہ کرتی ہوں

پسندیدہ پھول اور ناپسندیدہ بھی?
سب ہی اچھے لگتے ہیں، نرگس کے خاص طور پر

کوئی دیرینہ خواہش?
اپنے والد کیلئے حج کرنے کی

کن پر ترس آتا ھے?
ترس سے زیادہ خوف آتا ہے اور اللہ سے رحم مانگتی ہوں بے گھر لوگوں کو دیکھ کر

کن پر رشک آتا ھے?
صاحب ایمان، عربی اور قرآن اور حدیث کا علم رکھنے والوں پر۔۔۔۔

گھر میں پسندیدہ جگہ اور ناپسندیدہ بھی?
اپنا گھر کیسے نا پسندیدہ ہو سکتا ہے۔

کبھی لڑائی جھگڑا کیا? اگر ہاں تو ذرا حال احوال سنا دیجیئے۔
یاد نہیں کبھی کسی سے باقاعدہ لڑی ہوں۔۔۔ہاں غصہ ضرور کر لیتی ہوں،لڑنا نہیں آتا۔۔۔۔

آپ کی نظر میں دنیا کا خوبصورت مرد?

آپ کی نظر میں دنیا کا بدصورت مرد?

آپ کی نظر میں دنیا کی خوبصورت عورت?

آپ کی نظر میں دنیا کی بدصورت عورت?
انسان انسانوں کو پیمانے میں رکھے ، مناسب نہیں

ویسے خوبصورتی اور بدصورتی کیا ہیں آپ کی نظر میں?
جو آنکھوں اور دل کو اچھا لگے۔۔۔۔

والدین کی کس نصیحت پر آج بھی عمل پیرا ہیں?
نصیحت تو کبھی کرتے نہیں تھے ، ہاں انکے عمل ہی زاد راہ ہیں۔ عمل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ابو ایک بات اماں کو کہا کرتے تھے کہ لینے والے سے دینے والا ہاتھ بہتر ہے۔ کوشش ہوتی ہے کہ اس پر میں عمل کر سکوں۔۔۔۔

Fozan
20-04-2010, 07:33 AM
کوئی پچھتاوا?

اللہ کا شکر اب نہیں ہیں

اپنی زندگی پر نظر ڈالتی ہیں تو کیا خیال آتا ھے?

عزت سے گزر گئی باقی بھی اللہ ایسے ہی گزار دے ، آمین۔

کبھی ڈر لگا اور کب?
کبھی ایسا نہیں کہ یاد رہے???۔

کھانا سادگی سے کھاتی ہیں یا مکمل اہتمام سے?
سادگی سے اور جلدی میں۔۔۔۔

دسترخوان پر کیا نہ ھو تو کھانے کا مزا نہیں آتا?
یہ سب نخرے اب ختم ہو گئے۔۔۔

سالگرہ مناتیں ہیں?
نہیں

آئینہ دیکھ کر کیا سوچتی ہیں?
بندے کو زندہ رہنے کے لئے کھانا چاہئے، نا کے کھانے کیلئے;d;d
اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں

کون سا موسم پسند ھے?
بارش کا۔۔۔۔

کبھی شرارت کی? اگر ہاں تو کیا سزا ملی?
نہیں کی

پسندیدہ لطیفہ
آجکل تو یہ ہے

http://www.oneurdu.com/forums/images/misc/tag.png Sticky Situation (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=73669)

پسندیدہ ڈرامہ
ڈرامے نہیں دیکھتی

پسندیدہ کھیل
کوئی خاص نہیں

پسندیدہ مشغلہ
ون اردو پر لکھنا

پسندیدہ کتاب
بہت سی

پسندیدہ سونگ
بہت سے

اکھاں چھم چھم وسیاں۔۔۔۔ٹینا ثانی
یار ڈاڈی عشق آتش لائی ای۔۔۔۔محمد جمن
مائیں نی میں کنو آکھاں۔۔۔۔ حامد علی بیلا
میرے شوق دا نئیں۔۔۔۔۔غلام علی
جب سے تو نے مجھے۔۔۔۔عابدہ پروین

اور بھی بہت سے

پسندیدہ ویب سائٹ
ون اردو

پسندیدہ رشتہ
باپ بیٹی کا

پسندیدہ مشروب
سکنجبین، چائے

پسندیدہ وقت
سب ہی

پسندیدہ رائٹر
بہت سے

HarfeDua
30-04-2010, 08:07 AM
السلام علیکم
بچاری آمنہ جی پر اتنا ظلم ۔ ۔ ۔ :eek: مگر بہت اچھا انٹریو ہورہا ہے۔ کچھ سوال میں بھی کرلوں۔

1۔ اگر آپ کو ایک دن کے لیے پاکستان کی صدر بنادیا جائے تو سب سے پہلا کام کیا کریں گی؟

2۔ آپ پاکستان میں بھی پڑھاتیں تھیں نا؟ تو وہاں کے اسٹوڈینٹس اور یہاں کے اسٹوڈینٹس کمپیئر کریں۔ ۔ ۔ خبردار جو یہاں کے اسٹوڈینٹس کی صرف برائی کی۔ ;d

3۔ اگر میتھ کے علاوہ کوئی اور سبجیکٹ پڑھانا پڑ جائے تو کونسا پریفر کریں گی؟

بس تین سوال۔ ۔ ۔ ویسے ہی کافی طلم ہوچکا ہے۔

Fozan
30-04-2010, 08:17 AM
السلام علیکم
وعلیکم السلام جیتی رہو

بچاری آمنہ جی پر اتنا ظلم ۔ ۔ ۔ :eek: مگر بہت اچھا انٹریو ہورہا ہے۔ کچھ سوال میں بھی کرلوں۔

آپکی کسر باقی تھی۔۔۔بہت شکریہ جناب ۔۔۔ ظالموں کا ہاتھ روک کر سب کچھ اپنے ہاتھ میں لینے کا۔۔۔۔;d۔

1۔ اگر آپ کو ایک دن کے لیے پاکستان کی صدر بنادیا جائے تو سب سے پہلا کام کیا کریں گی؟

جواب دیا تھا شاید۔۔۔۔اساتذہ کی تنخواہیں چار گنا زیادہ، ٹیوشن پر ممانعت۔۔۔۔اور مفت تعلیم لازمی چار سال سے پچاس سال تک۔۔۔۔ اس سے بڑی عمر والے پڑھنا چاہیں تو ضرور پڑھیں نہیں تو پاسے لگیں اور اللہ اللہ کریں۔۔۔۔

2۔ آپ پاکستان میں بھی پڑھاتیں تھیں نا؟ تو وہاں کے اسٹوڈینٹس اور یہاں کے اسٹوڈینٹس کمپیئر کریں۔ ۔ ۔ خبردار جو یہاں کے اسٹوڈینٹس کی صرف برائی کی۔ ;d

پاکستان کے سٹوڈنٹس کی کر سکتی ہوں کیا؟ دونوں جگہ ایک جیسے ہی ہیں۔ بچے ہر جگہ ایک جیسے ہوتے ہیں۔ یہاں پر بھی عزت اور تکریم کرنے والے ہیں، وہاں بھی تھے۔ بدتمیز یہاں بھی ہیں وہاں پر بھی تھے۔ کچھ خاص فرق نہیں۔۔۔۔ بس یہاں ہر ایک کو اپنے حقوق کا پتا ہے۔ وہاں پرائیویٹ سکولز جہاں میں پڑھاتی تھی، وہاں بھی لوگ سب جانتے تھے۔

3۔ اگر میتھ کے علاوہ کوئی اور سبجیکٹ پڑھانا پڑ جائے تو کونسا پریفر کریں گی؟

بیالوجی، سٹیٹسٹکس، اکنومکس

بس تین سوال۔ ۔ ۔ ویسے ہی کافی طلم ہوچکا ہے۔

بہت مہر بانی، شکریہ

Taaliah
30-04-2010, 11:12 PM
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ!

ایک سوال میری طرف سے بھی۔

دنیا کو آپ کیسے دیکھتی ہیں اور اس کے بارے میں آپ کے احساسات کیا ہیں؟

نوٹ: یہ دنیا چار روزہ ہے یا بے ثبات ہے وغیرہ وغیرہ ٹائپ کے جواب نہیں دینے۔ اپنا ذاتی جواب لکھیں پلیز۔

اگر سوال پسند نہیں آیا یا مشکل ہے تو کوئ مسئلہ نہیں ۔ میں کچھ اور پوچھ لوں گی۔

Fozan
01-05-2010, 11:42 AM
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ !
وعلیکم السلام

ایک سوال میری طرف سے بھی۔
ضرور جناب ۔ کمرہ امتحان میں ہیں ایک ماہ کیلئے۔۔۔۔;d۔

دنیا کو آپ کیسے دیکھتی ہیں اور اس کے بارے میں آپ کے احساسات کیا ہیں؟
نوٹ: یہ دنیا چار روزہ ہے یا بے ثبات ہے وغیرہ وغیرہ ٹائپ کے جواب نہیں دینے۔ اپنا ذاتی جواب لکھیں پلیز۔
;dذاتی جواب۔۔۔۔۔یہ بھی ٹھیک ہے

اگر سوال پسند نہیں آیا یا مشکل ہے تو کوئ مسئلہ نہیں ۔ میں کچھ اور پوچھ لوں گی۔
مشکل ہے بھی اور نہیں بھی۔ پہلے بھی اسی قسم کے سوال کا یہ جواب دیا تھا جو یہ ہے۔۔۔۔۔۔۔

زندگی نظر کا دھوکہ لگتی ہے کبھی، کبھی امتحان گاہ اور کبھی لگتا بس ہم بے مصرف اسکے پیچھے بھاگے چلے جا رہے ہیں۔ ایک دن آنکھ کھلے گی تو بارگاہ ایزدی میں کھڑے ہوں گے، خالی دامن خالی ہاتھ اسکے رحم کے طلبگار۔۔۔۔

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

اس سے پہلے سوال سے تعلق ہے اسکا بھی۔۔۔۔۔۔محبت تو بس ایک ہی ہے۔ یہ جو دنیاوی محبتیں ہیں یہ تو دنیا میں وقت گزارنے کیلئے ہیں ، زندگی کو سہل بنانے کیلئے، کوئی مقصد دینے کیلئے،آزمائش میں مبتلا کرنے کیلئے۔۔۔۔

آپکا سوال ملتا جلتا تو ہے مگر کچھ فرق ہے۔۔۔۔

اہم ۔۔۔دنیا کو کیسے دیکھتی ہیں؟ ۔۔۔۔۔ جب غور کرتی ہوں تو بے یقینی کی انتہا پر پہنچ جاتی ہوں کہ یہ میرا آپکا ہم سب کا ہونا کوئی خواب ہے یا شاید سراب ہے۔

دنیا میں تضاد، سب سے زیادہ رزق کی تقسیم مجھے پریشان کرتی ہے۔ سڑک کے کونے پر کھڑا بے گھر شخص بہت دیر مجھے پریشان رکھتا تو اسکے ساتھ ساتھ کام کے انتظار میں دھوپ میں کھڑا مزدور بھی مجھے پریشان کر دیتا ہے۔

دنیا میں بسنے والوں کی یہ کوشش کہ وہ ایک دوسرے کو غلط ثابت کریں،پر مجھے حیرانی ہوتی ہے۔لوگ اپنے خیالات نہیں پہنچانا چاہتے بلکہ دوسرے کو قائل کرنا چاہتے ہیں۔کبھی خود کو عقل مند بتا کر ، کبھی علم و ہنر میں افضل بتا کر اور کبھی پارسائی کا دعوٰی کر کے۔

کیا ایسا نہی ہو سکتا ، میں اکثر سوچتی ہوں، کہ ہم اپنے سے فرق نظریے والے کو بھی چین سے جینے دیں۔ مزہب ، قوم، زبان اور ملک کو پوجنے کی بجائے اگر اللہ کو جان جائیں تو شاید ہم وہ سب نا کریں جو اب کر رہے ہیں۔

مجھے دنیا سے محبت نہیں ہے مگر ہے بھی۔۔۔۔مجھے دائمی زندگی نہیں چاہئے یہاں مگر میں جو وقت یہاں گزار رہی ہوں، خوبصورتی سے گزارنا چاہتی ہوں۔مجھے دنیا کی خوبصرتی اپنی طرف کھینچتی ہے کیونکہ اللہ نے اسے خوبصورت بنایا ہے۔ مجھے یہ بنانے والے کے ہنر کی وجہ سے خوبصورت لگتی ہے۔ میں زندگی میں سب کچھ محسوس کرتی ہوں اور اس سے لطف اٹھاتی ہوں۔ اچھا پہننا، کھانا، رہنا مجھے پسند ہے۔

لوگ دنیا سے دنیا داری سے ڈرتے ہیں مجھے یہ زندگی کا حصہ لگتی ہے مگر میں اس میں ڈوبی نہیں۔ میرے نزدیک دنیا داری ہے کہ میں اس میں رہنے کا حق ادا کروں، پوری ایمان داری اور اس یقین کے ساتھ کہ ایک دن اسکے حضور جانا ہے اور اس دنیا میں گزارے ایک ایک پل کا حساب دینا ہے۔ بے شک وہ بہت غفور و الرحیم ہے۔۔۔۔۔۔

Taaliah
01-05-2010, 12:01 PM
بہت شکریہ آمنہ سس جواب دینے کا۔

ایک اور سوال۔
بچے کہنا نہ مانیں تو کیا ٹرک استعمال کرتی ہیں یا ایک ایک گھنٹہ بحث میں لگا دیتی ہیں؟

اپنے ذاتی بچے، کلاس کے نہیں)(

Fozan
01-05-2010, 12:07 PM
بہت شکریہ آمنہ سس جواب دینے کا۔

ایک اور سوال۔
بچے کہنا نہ مانیں تو کیا ٹرک استعمال کرتی ہیں یا ایک ایک گھنٹہ بحث میں لگا دیتی ہیں؟

اپنے ذاتی بچے، کلاس کے نہیں)(
مین بچوں کو کام کہہ کر بھول جاتی ہوں۔۔۔۔

اسکا یہ مطلب نہیں کہ خود کر لیتی ہوں بلکہ کام کو کرنا بھول جاتی ہوں۔ ہر کچھ دیر بعد پوچھوں گی "اور کتنی دیر کا پروگرام ہے" یا " اور کتنی دیر کھیلیں گے آپ" یا "جب آپ فارغ ہو جائیں تو پلیز کام بھی ضرور کر دیں"۔

آہستہ آہستہ بچوں کو پتا چل گیا ہے کہ ماں ایک بار کام کہنے کے بعد خود نہیں کرے گی۔ بچاروں کو چارو ناچار خود ہی کرنا پڑتا ہے۔ بحث نہیں کرتی، زیادہ تنگ کریں تو کمرے میں جانے کا کہتی ہوں۔۔۔۔مگر کام پھر بھی انہیں ہی کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔;d;d۔

Fozan
01-05-2010, 12:08 PM
صدف سس یہ سوال مزے کا تھا۔ بہت شکریہ

Lubna Ali
01-05-2010, 12:14 PM
چلیں جی ۔ ۔ ۔ ۔ کچھ سوال "دماغ " میں آئیں ہیں

1۔ ۔ ۔ کبھی ایسا ہوا ون اردو میں بیٹھی ہوں اور کھانا چولہے میں رکھ کر بھول گئی ہوں ۔اور وہ جل گئِ ہو؟۔ ۔ ۔ کونسی ڈش تھی وہ؟

۔۔ روز کس طرح ڈیسسائیڈ کرتی ہیں کہ کیا پکانا ہے یا کسی سے مشورہ کرتی ہیں کہ کیا پکاوں ؟

2۔ ۔ ۔۔جلدی جلدی میں کونسی ڈش آپ بہت اچھا بنا لیتی ہیں ؟

3۔ ۔ ۔ آپ کسی پارٹی میں گئیں ہوں اور آپ جس گروپ میں بیٹھی ہوں وہ لوگ بہت بور بور باتیں کر رہے ہوں یا وہ گروپ آپ کے ایج گروپ سے میچ نہیں کرتا ہو تو کیا کرتی ہیں ،جمائیاں لیکر زبردستی مسکرانے کی کوشش کرتی ہیں یا وہ جگہ تبدیل کر کے کہیں اور جانے کا سوچتی ہیں ۔ ۔ ۔ یہ سوال اس وجہ سے کر رہی ہوں کل یہی سچویشن میرے ساتھ پیش آئی تھی ۔۔۔افففف جممائیاں لے لے کر براحال تھا ھھآھھآھآھآ

4۔ ۔ ۔ ۔ ۔بچوں کو دن میں کتنے گھنٹے پڑھاٹی ہیں اور چھٹی والے دن بچوں کو پڑھانے کے لئے کس طرح سے راضی کرتی ہیں یا طرقہ بتائیں کچھ انکو راضی کرنے کا؟؟

5۔ ۔ ۔ ایک اور سوال میں پوچھنا چاہیتی ہوں کہ ماں باپ اور بچوں کے درمیان کس حد تک پرائیوسی ہونی چاہیئے ۔ ۔ ۔ ۔ یا بالکل ایسا ہونا چاہیئے کہ بچے ہر بات ماں باپ سے شئیر کریں اسکے علاوہ کیا یہ بات مناسب ہے بچوں کی ڈائریز پڑھ لی جائیں جبکہ وہ نا چاہتے ہوں کے ماں باپ انکی ڈائری نا پڑھیں ؟

Fozan
01-05-2010, 12:37 PM
چلیں جی ۔ ۔ ۔ ۔ کچھ سوال "دماغ " میں آئیں ہیں

::)::)

1۔ ۔ ۔ کبھی ایسا ہوا ون اردو میں بیٹھی ہوں اور کھانا چولہے میں رکھ کر بھول گئی ہوں ۔اور وہ جل گئِ ہو؟۔ ۔ ۔ کونسی ڈش تھی وہ؟

کبھی ہوا تو نہیں یا پھر یاد نہیں۔۔۔۔و ن اردو کی وجہ سے تو نہیں ویسے جل جائے تو اور بات ہے۔۔۔۔

۔۔ روز کس طرح ڈیسسائیڈ کرتی ہیں کہ کیا پکانا ہے یا کسی سے مشوری کرتی ہیں کہ کیا پکاوں ؟

بس جو پہلی چیز ذہن میں آ جائے۔۔۔۔بچوں سے پوچھ لیتی ہوں۔ اگر کوئی سیدھا جواب دے دیں تو انکی پسند پکا لیتی ہوں۔ویک اینڈ پر دو تین کھانے اکٹھے ہی بنا لیتی ہوں اکثر۔۔۔۔۔

2۔ ۔ ۔۔جلدی جلدی میں کونسی ڈش آپ بہت اچھا بنا لیتی ہیں ؟

ابلا انڈہ۔۔۔۔۔;d۔۔ الو انڈے۔۔۔ دال چاول۔۔۔۔ چکن کے کباب۔۔۔۔کڑھائی گوشت۔۔۔۔چکن کارن سوپ۔۔۔۔یہ سب چیزیں میں دس سے تیس منٹ کے درمیاں بنا لیتی ہوں۔

3۔ ۔ ۔ آپ کسی پارٹی میں گئیں ہوں اور آپ جس گروپ میں بیٹھی ہوں وہ لوگ بہت بور بور باتیں کر رہے ہوں یا وہ گروپ آپ کے ایج گروپ سے میچ نہیں کرتا ہو تو کیا کرتی ہیں ،جمائیاں لیکر زبردستی مسکرانے کی کوشش کرتی ہیں یا وہ جگہ تبدیل کر کے کہیں اور جانے کا سوچتی ہیں ۔ ۔ ۔ یہ سوال اس وجہ سے کر رہی ہوں کل یہی سچویشن میرے ساتھ پیش آئی تھی ۔۔۔افففف جممائیاں لے لے کر براحال تھا ھھآھھآھآھآ

آخری بار جب گئی تھی تو کچن سنبھال لیا تھا ۔ پھر کھانے کے دوران میری بیٹی کی سنڈے سکول کی ٹیچر آ گئی تو ہم نے خوب گپیں ماریں۔۔۔۔۔

4۔ ۔ ۔ ۔ ۔بچوں کو دن میں کتنے گھنٹے پڑھاٹی ہیں اور چھٹی والے دن بچوں کو پڑھانے کے لئے کس طرح سے راضی کرتی ہیں یا طرقہ بتائیں کچھ انکو راضی کرنے کا؟؟

بیٹے کو چھوٹے ہوتے بیٹھا کر پڑھاتی تھی۔ کام مکمل ہونے پر چھٹی ملتی تھی۔ کچھ بڑا ہوا تو کام خود کرنے لگ گیا مگر میں مکمل کام لازمی چیک کرتی تھی۔ اب کم از کم بیٹے سے چار بار پوچھنا پڑتا ہے کہ کام ختم کر لیا یا نہیں۔ اسکا گرید آن لائن جاکر بھی چیک ہو سکتا ہے تو یہ طریقہ بھی کار گر رہتا ہے۔

بیٹی کا کام دیکھنے کی ذمہ داری بیٹے کی تھی۔ چوتھی پانچویں تک وہی اسکو پرھاتا رہا۔ کبھی کبھی میں چیک کر لیتی تھی۔ الحمداللہ اب وہ خود ہی پڑھ لیتی ہے۔

عام دونوں میں گیم وغیرہ کھیلنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ چھٹی والے دن اگر کام نا ہو تو انہیں سنڈے یعنی اسلامک سکول کے کام کا پوچھ لیتی ہوں۔ ٹی وی اور ویڈیو گیم کے بعد انہیں کچھ نا کچھ پڑھنے پر لگا دیتی ہوں۔
بیٹا کیونکہ ہائی سکول مین ہے تو اسکی پڑھائی بہت زیادہ ہے۔ اسے یاد دہانی کروانی پڑتی ہے۔

5۔ ۔ ۔ ایک اور سوال میں پوچھنا چاہیتی ہوں کہ ماں باپ اور بچوں کے درمیان کس حد تک پرائیوسی ہونی چاہیئے ۔ ۔ ۔ ۔ یا باکل ایسا ہونا چاہیئے کہ بچے ہر بات ماں باپ سے شئیر کریں اسکے علاوہ کیا یہ بات مناسب ہے بچوں کی ڈائریز پڑھ لی جائیں جبکہ وہ نا چاہتے ہوں کے ماں باپ انی ڈائری نا پڑھیں ؟

میں کوشش کرتی ہوں کے بچے مجھ سے ہر بات کر لیں۔ مگر بچے کبھی جھجھک ، کبھی خوف کی وجہ سے بات نہیں کر پاتے۔ کوشش کرتی ہوں کہ خود سے کرید لوں۔

میرے گھر میں بچون کے معاملے میں پرائیویسی کا کوئی تصور نہیں ہے۔ بچوں کو دروازے لاک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ میں جب چاہوں انکے بیگ وگیرہ چیک کر لیتی ہوں۔ انکے سامنے بھی اور غیر موجودگی میں بھی۔۔۔

Lubna Ali
01-05-2010, 12:50 PM
[QUOTE=Fozan;1379081]چلیں جی ۔ ۔ ۔ ۔ کچھ سوال "دماغ " میں آئیں ہیں

1۔ ۔ ۔ کبھی ایسا ہوا ون اردو میں بیٹھی ہوں اور کھانا چولہے میں رکھ کر بھول گئی ہوں ۔اور وہ جل گئِ ہو؟۔ ۔ ۔ کونسی ڈش تھی وہ؟

کبھی ہوا تو نہیں یا پھر یاد نہیں۔۔۔۔و ن اردو کی وجہ سے تو نہیں ویسے جل جائے تو اور بات ہے۔۔۔۔

ہائے اور میں اففف کتنی بار جلا چکی ہوں تو اب سوچتی ہوں کھانا پکانے کے دوران یہاں آوں ہی نا
:(

۔۔ روز کس طرح ڈیسسائیڈ کرتی ہیں کہ کیا پکانا ہے یا کسی سے مشوری کرتی ہیں کہ کیا پکاوں ؟

بس جو پہلی چیز ذہن میں آ جائے۔۔۔۔بچوں سے پوچھ لیتی ہوں۔ اگر کوئی سیدھا جواب دے دیں تو انکی پسند پکا لیتی ہوں۔ویک اینڈ پر دو تین کھانے اکٹھے ہی بنا لیتی ہوں اکثر۔۔۔۔۔

یعنی یہ آپکے لئے کوئی بہت بڑا مسلہ نہیں کہ آج کیا پکائیں

2۔ ۔ ۔۔جلدی جلدی میں کونسی ڈش آپ بہت اچھا بنا لیتی ہیں ؟

ابلا انڈہ۔۔۔۔۔;d۔۔ الو انڈے۔۔۔ دال چاول۔۔۔۔ چکن کے کباب۔۔۔۔کڑھائی گوشت۔۔۔۔چکن کارن سوپ۔۔۔۔یہ سب چیزیں میں دس سے تیس منٹ کے درمیاں بنا لیتی ہوں۔

باقی سب تو ٹھیک ہیں لیکن چکن کباب؟؟؟

ریسیپی حاضر کی جائے

3۔ ۔ ۔ آپ کسی پارٹی میں گئیں ہوں اور آپ جس گروپ میں بیٹھی ہوں وہ لوگ بہت بور بور باتیں کر رہے ہوں یا وہ گروپ آپ کے ایج گروپ سے میچ نہیں کرتا ہو تو کیا کرتی ہیں ،جمائیاں لیکر زبردستی مسکرانے کی کوشش کرتی ہیں یا وہ جگہ تبدیل کر کے کہیں اور جانے کا سوچتی ہیں ۔ ۔ ۔ یہ سوال اس وجہ سے کر رہی ہوں کل یہی سچویشن میرے ساتھ پیش آئی تھی ۔۔۔افففف جممائیاں لے لے کر براحال تھا ھھآھھآھآھآ

آخری بار جب گئی تھی تو کچن سنبھال لیا تھا ۔ پھر کھانے کے دوران میری بیٹی کی سنڈے سکول کی ٹیچر آ گئی تو ہم نے خوب گپیں ماریں۔۔۔۔۔

یعنی فرار ہو کر کچن میں پناہ لی ۔ ۔ ۔ ھآھآھھآھآ

4۔ ۔ ۔

5۔ ۔ ۔ ایک اور سوال میں پوچھنا چاہیتی ہوں کہ ماں باپ اور بچوں کے درمیان کس حد تک پرائیوسی ہونی چاہیئے ۔ ۔ ۔ ۔ یا باکل ایسا ہونا چاہیئے کہ بچے ہر بات ماں باپ سے شئیر کریں اسکے علاوہ کیا یہ بات مناسب ہے بچوں کی ڈائریز پڑھ لی جائیں جبکہ وہ نا چاہتے ہوں کے ماں باپ انی ڈائری نا پڑھیں ؟

میں کوشش کرتی ہوں کے بچے مجھ سے ہر بات کر لیں۔ مگر بچے کبھی جھجھک ، کبھی خوف کی وجہ سے بات نہیں کر پاتے۔ کوشش کرتی ہوں کہ خود سے کرید لوں۔

میرے گھر میں بچون کے معاملے میں پرائیویسی کا کوئی تصور نہیں ہے۔ بچوں کو دروازے لاک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ میں جب چاہوں انکے بیگ وگیرہ چیک کر لیتی ہوں۔ انکے سامنے بھی اور غیر موجودگی میں بھی۔۔۔]

لیکن ڈائری پڑھنا؟

کیونکہ میں چپکے سے پڑھ لیتی ہوں اور بہت مزہ بھی آتا ہے انکی ڈائری پڑھنے میں لیکن بے چارے مجھ سے چھپا کر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو کبھی میں سوچتی ہوں میں کوئی غلط تو نہیں کر رہی ۔ ۔ ۔ ۔

Fozan
01-05-2010, 12:58 PM
باقی سب تو ٹھیک ہیں لیکن چکن کباب؟؟؟

ریسیپی حاضر کی جائے

دو عدد چکن برسٹ

ہری مرچ
ہرا پیاز
ہرا دھنیہ
ٹماٹر
ادرک لہسن

چکن برسٹ کو چاپر میں پیس لیں۔ سب چیزیں بھی یا تو چاپ کر لیں یا موٹی موٹی کاٹ لیں اور چکن میں مکس کر دیں۔ ایک انڈہ بھی شامل کر دیں۔ ساتھ میں نمک ، سرخ مرچ کٹی پسی، گرم مصالحہ، سفید زیرہ اور خشک دھنیہ کٹا ہوا بھی ڈال دیں۔

قیمہ پتلا ہو تو چمچ سے فرائی میں ڈالیں اور تل لیں۔۔۔۔

Fozan
01-05-2010, 12:59 PM
جب تک بچے آپکے زیر نگر ہیں تب تک ڈائری پڑھنے میں کوئی برائی نہیں۔۔۔۔۔

Lubna Ali
01-05-2010, 01:09 PM
ون اردو میں کیسے اور کیوں آئیں ؟ اگر یہ سوالا بتا دیا ہے تو دوباری ذرا تفصیل سے بتائیں ھآھآھھآھآ

ان ممبران میں کونسی باتیں مشترک ہیں

پلیز نو مکھن اور مسکا

نوما ۔ رفعت ۔ امید ۔ دانیہ ۔ ساحرہ ۔ میں آہم

حد سے زیادہ باتونی

کوئی کام نہیں بس باتیں کرنی آتی ہیں

اففف کیا ہر وقت کھانے کی باتیں کرتی ہیں

پردیسی سیکشن کے کون سے دومبر آپ کو بہت ایک جیسے لگتے ہیں ؟

اپنے جیسا کون سا ممبر آپکو یہاں لگتا ہے یعنی آپکو لگتا ہے آپکے خیالات ان سے بہت ملتے ہیں ؟

Fozan
01-05-2010, 01:17 PM
ون اردو میں کیسے اور کیوں آئیں ؟ اگر یہ سوالا بتا دیا ہے تو دوباری ذرا تفصیل سے بتائیں ھآھآھھآھآ

میتھ پڑھ کے بیزار ہو چکی تھی اور پاکستان سے کوئی آنے والا بھی نہیں تھا۔ اردو ناولز ٹائپ کرکے ڈالا تو ون اردو اور ایک اور ویب سائٹ ملی ۔ تب سے پھنسی ہوئی ہوں۔۔۔۔اور یا بس۔۔۔۔۔>:(۔

ان ممبران میں کونسی باتیں مشترک ہیں

پلیز نو مکھن اور مسکا

نوما ۔ رفعت ۔ امید ۔ دانیہ ۔ ساحرہ ۔ میں آہم

رفعت اور آپکی دین سے محبت، سادگی

امید اور دانیہ کا رکھ رکھاؤ

نوما اور ساھرہ کی باتیں ، سر کھانے والی۔۔۔۔

میں اپنے جواب خود لکھوں گی۔۔۔۔

حد سے زیادہ باتونی

کوئی کام نہیں بس باتیں کرنی آتی ہیں

اففف کیا ہر وقت کھانے کی باتیں کرتی ہیں

پردیسی سیکشن کے کون سے دومبر آپ کو بہت ایک جیسے لگتے ہیں ؟

وش اور حرف دعا

اپنے جیسا کون سا ممبر آپکو یہاں لگتا ہے یعنی آپکو لگتا ہے آپکے خیالات ان سے بہت ملتے ہیں ؟
پاشا بھائی کی اکثر باتیں اور مون کے خیالات۔۔۔۔

Lubna Ali
01-05-2010, 01:18 PM
ڈرانے خواب آئے تو کیا کرتی ہیں ؟

آجکل آگر آدھی رات کو اٹھ جائیں اور نیند نا آئے تو ون اردو میں آنے کا خیال آتا ہے یا کچھ اور کرنے کا سوچتی ہیں ؟

بیٹی کو زیادہ شوق ہے یا آپکو سجنے سجانے کا بیٹی کے بالوں کے ہئر اسٹائیل بنانے آتے ہیں یا بس سیدھے سادھے بال بنا کر ٹرخا دیتی ہیں ؟
مجھے نہیں آتے اس وجہ سے پوچھ رہی ہوں میری بچیاں بہت شکایت کرتی ہیں کہ لوگوں کی ممیز کو کتنے اچھے بال بنانے آتے ہیں ، ھآھآھھآ

میرے سوالات دیکھ کر کیا سوچتی ہیں ؟

یہ تو بالکل میرے پیچھے پڑ گئی؟
یہ کیا فضول سوالات ہیں ؟
اس کو کوئی اوور کام نہیں ہے کیا؟

ان میں سے ایک آپشن چننا لازمی ہے۔

اور جب انٹر ویو میں کسی کے سوالات دیکھتی ہیں تو اس سے انکے بارے میں کوئی رائے قائم کر پاتی ہیں کہ وہ کس طرح کی شخصیت کا حامل ہوگا؟

یہاں کی گفتگو سے کسی کے بارے میں جو رائے قائم ہوتی ہے کیا آپ کو لگتا ہے وہ صحیح اور سچی ہونگی؟

یہاں بہت سے ممبران کی باتوں سے ایسا محسوس ہوتا ہے انکی زندگی بہت پرفیکٹ ہے ؟

تو کیا وہ سب سچ ہے؟
یا سب بڑھا چڑھا کر ظاہر کرتے ہیں ؟
یا حقیقت سے نظریں چراتے ہیں ؟

Lubna Ali
01-05-2010, 01:22 PM
ان ممبران میں کونسی باتیں مشترک ہیں

پلیز نو مکھن اور مسکا

نوما ۔ رفعت ۔ امید ۔ دانیہ ۔ ساحرہ ۔ میں آہم

رفعت اور آپکی دین سے محبت، سادگی

امید اور دانیہ کا رکھ رکھاؤ

نوما اور ساھرہ کی باتیں ، سر کھانے والی۔۔۔۔

میں اپنے جواب خود لکھوں گی۔۔۔۔

حد سے زیادہ باتونی

کوئی کام نہیں بس باتیں کرنی آتی ہیں

اففف کیا ہر وقت کھانے کی باتیں کرتی ہیں

نہیںںںںںںںںںںںں

آپشن چوز کرنا لازم ہے

>:(

سن لو ساحرہ اور نوما بہت سر کھا چکی اب میری باری ہے
ھآھھآھآھآ

Fozan
01-05-2010, 01:27 PM
ڈرانے خواب آئے تو کیا کرتی ہیں ؟

کلمہ پڑھ کر دعا مانگتی ہوں کہ اے اللہ خواب کو خواب رہنے دے حقیقت نا بنا۔۔۔۔

آجکل آگر آدھی رات کو اٹھ جائیں اور نیند نا آئے تو ون اردو میں آنے کا خیال آتا ہے یا کچھ اور کرنے کا سوچتی ہیں ؟

کروت بدل کو سونے کی کوشش کرتی ہوں۔

بیٹی کو زیادہ شوق ہے یا آپکو سجنے سجانے کا بیٹی کے بالوں کے ہئر اسٹائیل بنانے آتے ہیں یا بس سیدھے سادھے بال بنا کر ٹرخا دیتی ہیں ؟
مجھے نہیں آتے اس وجہ سے پوچھ رہی ہوں میری بچیاں بہت شکایت کرتی ہیں کہ لوگوں کی ممیز کو کتنے اچھے بال بنانے آتے ہیں ، ھآھآھھآ

دونوں کو ہی کچھ خاص نہیں۔ بال سادہ ہی بناتی ہوں۔ کس کے چٹیا۔ ماشاء اللہ بیٹی کے بال لمبے ہیں تو روز صبح ہم ماں بیٹی اسے ایک چیلنج کے طور لیتے ہیں۔۔۔۔;d۔

میرے سوالات دیکھ کر کیا سوچتی ہیں ؟

یہ تو بالکل میرے پیچھے پڑ گئی،یہ کیا فضول سوالات ہیں، اور اس کو کوئی اوور کام نہیں ہے کیا؟

ان میں سے ایک آپشن چننا لازمی ہے۔

ایک ہی چنا ہے ۔۔۔:cool:۔

اور جب انٹر ویو میں کسی کے سوالات دیکھتی ہیں تو اس سے انکے بارے میں کوئی رائے قائم کر پاتی ہیں کہ وہ کس طرح کی شخصیت کا حامل ہوگا؟

کسی حد تک۔۔۔۔

یہاں کی گفتگو سے کسی کے بارے میں جو رائے قائم ہوتی ہے کیا آپ کو لگتا ہے وہ صحیح اور سچی ہونگی؟

شاید ۵۰ سے ۶۰ فیصد

یہاں بہت سے ممبران کی باتوں سے ایسا محسوس ہوتا ہے انکی زندگی بہت پرفیکٹ ہے ؟

تو کیا وہ سب سچ ہے؟
یا سب بڑھا چڑھا کر ظاہر کرتے ہیں ؟
یا حقیقت سے نظریں چراتے ہیں ؟

عموماً مان لیتی ہوں۔۔۔شک و شبہ کی عادت نہیں۔۔۔۔ہاں کچھ لوگوں کی متضاد باتیں پڑھ کر ہنسی آتی ہے۔

بس میں اب چلی، بہت شکریہ لبنٰی سس ۔۔۔پھر بات ہو گی ان شاء اللہ ۔ السلام علیکم

Sehar Azad
01-05-2010, 01:30 PM
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ برکاتہ۔

اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ ساتھ میک اپ اور سجاوٹ کی اشیاء سے بھی دور رکھے۔ (آمین)۔

Lubna Ali
01-05-2010, 01:30 PM
وہ کون سا دن آپ کو بہت حیران کرے گا جب؟

علی کالم پوسٹ کرنا چھور دیں ؟
ساحرہ بولنا چھوڑ دے؟
نوما گپیں مارنا؟
عمران بھائی ناشتہ کرنا؟

ان میں سے کونسے ممبران میں تبدیلی کی خواہش آپ کے اندر ہے

گل رعنا کی کنجوسی؟
ساحل بھائی کا تالا لگانا؟

Fozan
01-05-2010, 01:31 PM
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ برکاتہ۔

اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ ساتھ میک اپ اور سجاوٹ کی اشیاء سے بھی دور رکھے۔ (آمین)۔
ایک اکلوتی لپ اسٹک کے بھی آپ دشمن بن گئے۔۔۔۔۔:(پرفیوم کو میں میک اپ نہیں سمجھتی۔۔۔۔۔;d۔

Fozan
01-05-2010, 01:32 PM
وہ کون سا دن آپ کو بہت حیران کرے گا جب؟

علی کالم پوسٹ کرنا چھور دیں ؟
ساحرہ بولنا چھوڑ دے؟
نوما گپیں مارنا؟
عمران بھائی ناشتہ کرنا؟

ان میں سے کونسے ممبران میں تبدیلی کی خواہش آپ کے اندر ہے

گل رعنا کی کنجوسی؟
ساحل بھائی کا تالا لگانا؟
سب ایسے ہی اچھے لگتے ہیں۔ ان میں سے کوئی ایک بھی بدل گیا تو میں بہت بددل ہوں گی۔۔۔۔۔:(

Lubna Ali
01-05-2010, 01:32 PM
اوکے جی
ان شاءاللہ
وعلیکم السلام

اللہ حافظ

Sehar Azad
01-05-2010, 01:34 PM
ایک اکلوتی لپ اسٹک کے بھی آپ دشمن بن گئے۔۔۔۔۔:(پرفیوم کو میں میک اپ نہیں سمجھتی۔۔۔۔۔;d۔
ہاںںںںںںںںںںںں۔ بیچارے ابوفوزان

KishTaj
18-05-2010, 05:48 PM
السلامُ علیکم
میرے خیال سے وقت ختم ہونے کے ساتھ ساتھ سوالات ختم ہوگئے~۔
اب آمنہ آپی کا انٹرویو لاک کرنے جارہی ہوں۔
اگر کسی کو برا لگے تو معذرت~۔۔
کسی کے پاس کوئی ضروری سوالات رہ گئے ہوں تو مجھے پی ایم کرکے بتادیجیئے گا پھر میں فوری طور پر یہی کہوں گی کہ پہلے ہوش کیوں نہیں آیا۔۔۔;d;d ہاہا
شکریہ
اللہ حافظ