PDA

View Full Version : DOUBLE PERSONALITY



sasu
13-04-2010, 02:04 AM
ASSALAM ALIKUM. main ak sawal puchna chahti hoon ke ager koi bacha double personality ka shikar ho to hum kyse jaan paaye ge?maslan koi aysi khas baat jis se ye pata chal sake?

Nosheen Qureshi
20-01-2011, 10:52 AM
وعلیکم السلام!
بچوں میں دوہری شخصیت ہونے کے امکان نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں، عام طور پر بچے دوہری شخصیت کے مالک نہیں ہوتے، کوئی بڑا حادثہ یا ان کے ساتھ رونما ہونے والا کوئی بہت بڑا واقعہ ہی انکی شخصیت میں یہ تبدیلی لا سکتا ہے اور یہ بھی زیادہ چھوٹی عمر میں نہیں ہوتی، اس سے جذبات و احساسات متاثر ہوتے ہیں اور وہ شخص لاشعوری طور پر خود کو ایک دوسری شخصیت میں ڈھال لیتا ہے۔
اگر کوئی بچہ ایک وقت میں کوئی بات کرتا ہے اور دوسرے وقت میں جھٹلا دیتا ہے اس کے تاثرات سے بھی آپ کو یہ لگتا ہے کہ وہ سچ کہہ رہا ہے اور یہ اس کی دوہری شخصیت کی وجہ سے ہے کہ اسے کچھ پتا نہیں کہ اس اثر میں اس نے کیا کیا کہا یا کیا تھا تو یہ بالکل غلط ہے اس کی اور بھی بہت سی وجوھات ہو سکتی ہیں ، دوہری شخصیت میں لوگ عام طور پر متضاد شخصیات کے مالک ہوتے ہیں اور ان کی یادداشت ایک وقت میں ایک ہی شخصیت کو سپورٹ کرتی ہے یہ منٹوں میں نہیں بدلتی۔