PDA

View Full Version : میم سے مونا جی کا۔ ۔ ۔ الف سے انٹرویو ۔ ۔

Pages : [1] 2

Khuloos
16-03-2010, 11:27 PM
ی سے یہ۔ ۔ ہ سے ہے۔ ۔ ۔ و سے ون اردو کی۔ ۔ ۔ن سے نامور۔ ۔ ۔ م سے موڈریٹر۔ ۔ ۔ ۔ میگ کی۔ ۔ ۔ مدیرہ۔ ۔ ۔ مسماۃ ۔ ۔ ۔مونا جی کا لام سے انٹرویو۔ ۔ ۔
(بھئی یہ۔ ۔ حروف تہجی کی ترتیب نہین ٹھیک شاید۔ ۔ ۔ یا لغت سب خراب ہیں پھر۔ ۔ ۔ خیر۔ ۔ جملہ میرا ٹھیک ہے لیکن۔ ۔ )تو ت سے تیار ہیں جی؟۔ ۔ ب سے بسم اللہ کرتے ہوئے۔ ۔ ۔ الف سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔ ۔ !
اچھا تو مونا جی۔ ۔ ۔ یہ بتائیں کہ۔ ۔ ۔ میم سے کچھ ایسا ہے۔ ۔ ۔ جو آپ نہ ہوں؟۔ ۔ ۔ میم سے مثال کے ساتھ بتائیں۔ ۔ ۔

HarfeDua
16-03-2010, 11:30 PM
واہ کیا اسٹارٹ لیا ہے ماشاءاللہ۔
مونا جی کو "گ" سے گھما دے گا۔;d

"میم" سے مونا جی، آپ کو "س" سے سرپرائز دیتے ہوئے، ہم "ڈ" سے ڈررہے ہیں۔ مگر "ش" سے شوق ہمیں "میم" سے مروائے گا۔
اب چلتے ہیں سوالات کی طرف اگر آپ نے حوالات میں بند نہ کروادیا تو جوابات کے منتظر رہیں گے۔
مونا جی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہر سوال میں دو سوال چھپے ہیں ایک سنجیدہ اور ایک۔ ۔ ۔دونوں کے جواب دینے ہیں۔

پہلا سوال۔۔۔ یہ نہیں پوچھوں گی کہ ون اردو پر کیسے آئیں۔۔ ویسے ہی آئی ہوں گی جیسے باقی سب آتے ہیں۔۔۔ نیٹ کی سواری پر۔۔
پوچھنا یہ ہے کہ آنے کے بعد کس چیز/ میمبر نے رکنے پر مجبور کیا؟ (نام بتائیں ذرا اس کا میں پوچھوں جا کر ہم پر ظلم کے پہاڑ تڑوانے کی کیا ضرورت تھی)۔

سوال نمبر دو۔ ۔ ۔ آپ کا فیورٹ شعر کونسا ہے؟ یہ ذرا مختلف سوال ہے۔ اب آپ کہیں گی اس میں مختلف کیا ہے۔۔۔ میں ان شعروں کی بات کررہی ہوں جو رکشوں اور بسوں پر لکھے ہوتے ہیں۔ ان میں سے آپ کا فیورٹ۔

سوال نمبر تین (یہ خلوص نے پوچھا ہے)
آپ نے کتنا پڑھا ہوا ہے؟ اس میں مختلف یہ ہے کہ آپ نے بسوں اور رکشوں پر لکھے کتنے شعر پڑھے ہوئے ہیں؟

سوال نمبر چار۔ ۔ ۔ کیا آپ نے کبھی ایسا خواب دیکھا جس سے ڈر کر اٹھ گئی ہوں؟
یہ بھی منفرد قسم کا سوال ہے۔۔۔ اصل سوال یہ ہے کہ اس دن خواب میں خلوص کو دیکھا تھا یا مینا کو؟

سوال نمبر پانچ۔ ۔ ۔اگر آپ کو ایک دن کے لیے صدر بنادیا جائے تو کیا کریں گی؟ اب میں پاکستان کے صدر بنائے جانے کی بات نہیں کررہی (انہیں کیا کرنا ہوتا ہے بھئی) میں ون اردو کے صدر کی بات کررہی ہوں۔ ایک دن میں ون اردو کا نقشہ بدل دیں گی یا ایسے ہی رہنے دیں گی؟

ذرا آرام سے شروع کیا ہے۔ آپ جواب دینے شروع کریں میں سوالوں کی پٹاری سے اور سوال نکالتی ہوں تب تک۔

HarfeDua
16-03-2010, 11:47 PM
مونا جی ذرا اپنی پروفائل ڈیٹیلز پر روشنی ڈالیئے۔

Biography
کب سے اپنی تلاش میں گُم ہوں۔
سوال: ذرا سوچیں یہ کوئی اچھا امپریشن پڑ رہا ہے میمبرز پر۔ اردو ناولز کی موڈریٹر۔ ۔ ۔ ون اردو میگ کی مدیرہ۔۔۔ لوگ اپنی تحریر بھیجتے بھی ڈریں گے کہ کہیں وہ بھی گم نہ کردیں اور پھر تلاشی ہی نہ جاسکے۔۔۔
ذرا یہ لکھنے کی وجہ بتائیں ::)۔

سوال: آپ نے اپنے سگنچر میں لکھا ہے۔ "آپ اپنا کام کرتے جائیں وقت اور حالات آپ کے لیے دوستیاں اور محبتیں خود پیدا کرلے گا۔"
سوال یہ ہے کہ کام ہم کریں اور دوستیاں اور محبتیں دوسروں کے لیے ہوتی جائیں۔ یہ کیا بات ہوئی۔۔۔۔ اس پر بھی روشنی ڈالیں کہ کیا سوچ کر اپنے سگ میں لکھا تھا۔

سوال: آپ ہمیشہ بلو کلر یوز کرتی ہیں۔۔۔۔ اگر کبھی آپ کے کی بورڈ سے بلو انک ختم ہوجائے تو کون سا کلر یوز کرنا پسند کریں گی?

اچھا مونا جی۔ ۔ ۔ یہ بتائیں۔ ۔ آپ کتنی رحم دل و نرم دل وغیرہ ہیں۔ ۔ ۔ ۔ اور جتنی بھی ہیں۔ ۔ ۔۔ ۔ اور مجھ معصوم کو۔ ۔ دعا کے حوالے کرکے جاتے ہوئے ۔ ۔ یہ رحم دلی کہاں ٹک جا سوتی ہے آپ کی؟۔ ۔ ۔
میم سے مونا جی کا انٹرویو ہورہا ہے خ سے خلوص۔۔۔۔ ہر سوال میں معصوم دعا کو کیوں گھسیٹ رہی ہیں۔
:p

Khuloos
16-03-2010, 11:52 PM
مونا جی۔ ۔ !اپنی تعریف میں ایک ایک لفظ کہیں۔ ۔ ۔ الف سے میم۔ ۔ میرا مطلب۔ ۔ الف سے یے تک۔ ۔ ۔ ہرہر حروف تہجی سے شروع ہونےوالا ایک لفظ۔ ۔ ۔

Khuloos
17-03-2010, 12:12 AM
۔ ۔ ۔ ۔

Khuloos
17-03-2010, 12:16 AM
؟۔ ۔ ۔

HarfeDua
17-03-2010, 12:16 AM
سوال: جن، بھوتوں، چڑیل پر یقین رکھتی ہیں؟ کبھی دیکھا؟ شاید کچھ دن پہلے دیکھا تھا تبھی سگ میں لکھا ہے۔ ۔ ۔

قیامت خیز ہیں آنکھیں تمہاری
تم آخر خواب کس کے دیکھتے ہو
http://i271.photobucket.com/albums/jj149/impishseraph/hello%20and%20your%20cute%20smiley/scaredturn.gif
خواب میں دیکھ لیا ہوگا اور پھر آنکھیں ڈر کے مارے قیامت خیز ہی ہوسکتی ہیں۔ یہ اسی دن کی بات تو نہیں جس دن خلوص اور مینا کو خواب میں دیکھا تھا؟

Meem
17-03-2010, 12:52 AM
ی سے یہ۔ ۔ ہ سے ہے۔ ۔ ۔ و سے ون اردو کی۔ ۔ ۔ن سے نامور۔ ۔ ۔ م سے موڈریٹر۔ ۔ ۔ ۔ میگ کی۔ ۔ ۔ مدیرہ۔ ۔ ۔ مسماۃ ۔ ۔ ۔مونا جی کا لام سے انٹرویو۔ ۔ ۔
(بھئی یہ۔ ۔ حروف تہجی کی ترتیب نہین ٹھیک شاید۔ ۔ ۔ یا لغت سب خراب ہیں پھر۔ ۔ ۔ خیر۔ ۔ جملہ میرا ٹھیک ہے لیکن۔ ۔ )تو ت سے تیار ہیں جی؟۔ ۔ ب سے بسم اللہ کرتے ہوئے۔ ۔ ۔ الف سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔ ۔ !
اچھا تو مونا جی۔ ۔ ۔ یہ بتائیں کہ۔ ۔ ۔ میم سے کچھ ایسا ہے۔ ۔ ۔ جو آپ نہ ہوں؟۔ ۔ ۔ میم سے مثال کے ساتھ بتائیں۔ ۔ ۔

وعلیکم السلام،
یہ تو گویا کہ شب خون مارا گیا ہے میری غیر موجودگی کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔۔:confused:
مگر اس سوال کا مطلب نہیں آرہا مجھ کو۔۔ نیکسٹ پلیز۔۔

Meem
17-03-2010, 01:08 AM
واہ کیا اسٹارٹ لیا ہے ماشاءاللہ۔
مونا جی کو "گ" سے گھما دے گا۔;d

"میم" سے مونا جی، آپ کو "س" سے سرپرائز دیتے ہوئے، ہم "ڈ" سے ڈررہے ہیں۔ مگر "ش" سے شوق ہمیں "میم" سے مروائے گا۔
اب چلتے ہیں سوالات کی طرف اگر آپ نے حوالات میں بند نہ کروادیا تو جوابات کے منتظر رہیں گے۔
مونا جی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہر سوال میں دو سوال چھپے ہیں ایک سنجیدہ اور ایک۔ ۔ ۔دونوں کے جواب دینے ہیں۔

پہلا سوال۔۔۔ یہ نہیں پوچھوں گی کہ ون اردو پر کیسے آئیں۔۔ ویسے ہی آئی ہوں گی جیسے باقی سب آتے ہیں۔۔۔ نیٹ کی سواری پر۔۔
پوچھنا یہ ہے کہ آنے کے بعد کس چیز/ میمبر نے رکنے پر مجبور کیا? (نام بتائیں ذرا اس کا میں پوچھوں جا کر ہم پر ظلم کے پہاڑ تڑوانے کی کیا ضرورت تھی)۔

سوال نمبر دو۔ ۔ ۔ آپ کا فیورٹ شعر کونسا ہے? یہ ذرا مختلف سوال ہے۔ اب آپ کہیں گی اس میں مختلف کیا ہے۔۔۔ میں ان شعروں کی بات کررہی ہوں جو رکشوں اور بسوں پر لکھے ہوتے ہیں۔ ان میں سے آپ کا فیورٹ۔

سوال نمبر تین (یہ خلوص نے پوچھا ہے)
آپ نے کتنا پڑھا ہوا ہے? اس میں مختلف یہ ہے کہ آپ نے بسوں اور رکشوں پر لکھے کتنے شعر پڑھے ہوئے ہیں?

سوال نمبر چار۔ ۔ ۔ کیا آپ نے کبھی ایسا خواب دیکھا جس سے ڈر کر اٹھ گئی ہوں?
یہ بھی منفرد قسم کا سوال ہے۔۔۔ اصل سوال یہ ہے کہ اس دن خواب میں خلوص کو دیکھا تھا یا مینا کو?

سوال نمبر پانچ۔ ۔ ۔اگر آپ کو ایک دن کے لیے صدر بنادیا جائے تو کیا کریں گی? اب میں پاکستان کے صدر بنائے جانے کی بات نہیں کررہی (انہیں کیا کرنا ہوتا ہے بھئی) میں ون اردو کے صدر کی بات کررہی ہوں۔ ایک دن میں ون اردو کا نقشہ بدل دیں گی یا ایسے ہی رہنے دیں گی?

ذرا آرام سے شروع کیا ہے۔ آپ جواب دینے شروع کریں میں سوالوں کی پٹاری سے اور سوال نکالتی ہوں تب تک۔

جواب #1کسی میمبر نے نہیں ناول نے شکاری نام ہے اس کا۔۔

ویسے میمبر بولے تو سمارا نے جا کر پوچھو اس سے اب ۔۔

جواب # 2 مرزا غالب اور بہت سارے شاعر ہیں جن کے اشعار پسند ہیں،
رکشہ والا سن لو
عرض کیا ہے
آدمی آدمی کو ڈس رہا ہے
سانپ بیٹھا ہنس رہا ہے۔
اب یہ مت پوچھنا کہ رکشہ کون سا تھا۔۔

جواب # 3 پڑھا ہوا تو بہت کچھ ہے ۔
اگر تعلیمی ڈگری کی بات ہے تو ایم اے ۔ اکنامکس۔۔

اوررہے رکشہ اور ٹرک کے اشعار تو جتنے آج تک نظر سے گزرے سب ہی پڑھ ڈالے ہیں۔۔

جواب # 4 ہاں جی کئی بار ایسا ہوا ہے کہ ڈر لگا ہے۔ مگر خیر

رہا تمہارا جواب کہ مینا یا خلوص تو ان سے مل کر تو میں بہت خوش ہوتی ہوں۔۔:p

جواب # 5 صدر بولے تو۔۔۔
پاکستان کا صدر ہوئی تو غیرملکی دورہ پر نکل جاؤں گی۔۔

تو اس کا جواب میں تین دن بعد دوں گی۔ مگر یہاں تو ایک دن کی صدارت ہے صدحیف۔۔ اور رہی ون اردو کی بات اس میں ہم جیسے بھی ہیں اچھے ہیں جی، الحمدللہ

HarfeDua
17-03-2010, 01:08 AM
اچھا مونا جی یہ بتائیں
آپ بہادر ہیں یا ڈرپوک؟
آپ کی فیورٹ مووی کونسی ہے؟
فیورٹ ناول؟
فیورٹ شاعر؟
فیورٹ موسم؟
اب ٹھیک ہے؟ ایسے سوال کرنے ہیں؟

مونا جی آپ کو سنجیدہ انٹرویو پسند ہے یا ہلکہ پھلکہ؟

HarfeDua
17-03-2010, 01:10 AM
ہاں بھئی بالکل۔ ۔ ۔ ایسا سمجھیں۔ ۔ ۔ یہ پرانے دور میں ہورہا ہے انٹرویو۔ ۔ ۔
بھئی۔ ۔ ! جب اتنے انٹرویو کا۔ ۔ خیال رکھا ہم نے اتنا۔ ۔ ۔ یعنی ٹانگ نہیں اڑائی۔ ۔ ۔ اتنے بےتکوں سوالوں سے۔ ۔ ۔ تو ہماری ٹانگ کا بھی کچھ خیال کرنا بنتا ہے نا۔ ۔ ۔ ۔
اس لیے۔ ۔ یا تو کوئی ۔ ۔سترہویں۔ ۔ اٹھارہویں۔۔ ۔ ترمیم منظور کی جائے۔ ۔ ۔ اس انٹرویو کے لیے۔ ۔ ۔ ورنہ دھرنا ہڑتال لانگ مارچ۔ ۔ ۔وغیرہ وغیرہ۔ ۔ ۔ ۔

بالکل بالکل۔ یہ ون اردو کا پرانے زمانے کا انٹرویو ہورہا ہے۔
یا پھر ہم انٹرویو اغوا کرلیں گے ;d۔

؟ ؟

؟

Mohsina
17-03-2010, 01:14 AM
بالکل بالکل۔ یہ ون اردو کا پرانے زمانے کا انٹرویو ہورہا ہے۔
یا پھر ہم انٹرویو اغوا کرلیں گے ;d۔

؟ ؟

؟

؟؟؟;d;d

Meem
17-03-2010, 01:14 AM
کیوں بھئی۔ ۔ میم سے مونا جی ہیں۔ ۔ ۔ مون سمجھ رہی ہو کیا۔ ۔ ۔ جو میم سے مرنے مارنے کی یاد آرہی ہے؟۔ ۔ ۔
اس سے بھی منفرد سوال یہ مونا جی۔ ۔ ۔ کبھی ایسا خوفناک خواب دیکھا آپ نے۔ ۔ ۔جس میں دعا ہو۔ ۔ ۔ اور پھر بھی آپ ڈر کر نہ جاگی ہوں؟۔ ۔ ۔

ہاں نا کئی بار ۔۔

اچھا مونا جی۔ ۔ ۔ یہ بتائیں۔ ۔ آپ کتنی رحم دل و نرم دل وغیرہ ہیں۔ ۔ ۔ ۔ اور جتنی بھی ہیں۔ ۔ ۔۔ ۔ اور مجھ معصوم کو۔ ۔ دعا کے حوالے کرکے جاتے ہوئے ۔ ۔ یہ رحم دلی کہاں ٹک جا سوتی ہے آپ کی؟۔ ۔ ۔

میں اکثر رحم دل ہوں۔ دعا کے حوالے کب کرتی ہوں ۔ وہ تو نیٹ پریکٹس کراتی ہوں۔۔

؛d۔ ۔ مونا جی۔ ۔ ! دعا کے پیدل پن کےلیے۔ ۔ آپ کون سی سواری کا علاج تجویز کریں گی؟۔ ۔ ۔ (برائے مہربانی اس کا جواب ضرور اور۔ ۔ جلد از جلد دیں۔ ۔ ۔ اپنے لیے۔ ۔ ۔ ون اردو فورم کے لیے۔ ۔ ۔ )
سوال کس سے ہے تو؟۔ ۔ مونا جی سے ہی نا۔ ۔ ۔ اس سےکیا کہ ۔ ۔ کس کے بارے میں ہے۔ ۔ ۔

سواری کی کیا ضرورت ہے پر لگوا دوں گی۔۔

مونا جی۔ ۔ !اپنی تعریف میں ایک ایک لفظ کہیں۔ ۔ ۔ الف سے میم۔ ۔ میرا مطلب۔ ۔ الف سے یے تک۔ ۔ ۔ ہرہر حروف تہجی سے شروع ہونےوالا ایک لفظ۔ ۔ ۔

اس کا مطلب تم چیک کرنا چاہتی ہو کہ مجھ کو حروف تہجی آتی بھی ہے یا نہیں۔۔::)

مونا جی۔ ۔ !خلوص کے ناقدروں کے لیے۔ ۔ آپ کی لغت میں کوئی لفظ؟۔ ۔
سیاسی۔ ۔ ۔ نرم ترین۔ ۔ ۔ ۔ اور سخت ترین؟۔ ۔ ۔ (میم سے ہونا شرط نہیں ہے۔ ۔ ۔ اگر ہو تو اضافی نمبر۔ ۔ )
یہ کافی نہیں کہ خلوص میری لاڈلی ہے۔۔ اس کے بعد کون کچھ بولے گا۔۔

اچھا کبھی۔ ۔ ضروری کام کے دوران۔ ۔ بجلی یا پی سی یا انٹرنیٹ ۔ ۔ ۔ دال سے دغا (نقطہ کے ساتھ جی۔ ۔ )دے جائے۔ ۔ ۔ تو کیسا لگتا ہے؟۔ ۔ ۔ (انٹرنیٹ یا پی سی نہیں۔ ۔ ویسے ہی مطلب۔ ۔ ۔ اور پھر کیا کرتی ہیں آپ؟۔ ۔ کسی اور کام میں میم سےمصروف ہوجاتی ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ اور میم سے منتظر رہتی ہیں وہیں بیٹھ کر۔ ۔ دوبارہ ان کے بحال ہونے کی؟۔ ۔ ۔

میں کچھ اور کام نمٹا لیتی ہوں ۔ فارغ کم ہی بیٹھتی ہوں۔۔

مونا جی۔ ۔ ! دعا کی باتون۔ ۔ ۔ باتوں کی رفتار ۔ ۔ ۔اور باتوں میں اس کا انہماک دیکھ کر۔ ۔ ۔ آپ اس بات پر کتنا یقین رکھتی ہیں۔ ۔ ۔ مطلب ۔ ۔ ۔ کر سکتی ہین اس پر یقین؟۔ ۔ ۔

ہاں بالکل کیوں نہیں آخر میری پیاری جو ہوئی۔۔

Khuloos
17-03-2010, 01:15 AM
[؟۔ ۔ ۔

HarfeDua
17-03-2010, 01:15 AM
لائٹ جائے اور مچھر کانٹیں تب زیادہ غصہ آتا ہے یا لائٹ ہو اور تب بھی مچھر کانٹیں تو ان کی ڈھٹائی پر زیادہ غصہ آتا ہے؟

اگر کوئی ناول اسکین کررہی ہوں اور لائٹ چلی جائے تو کیا ری ایکسشن ہوتا ہے؟

اگر آپ کو کراچی کی پاوور سپلائے کا پریزیڈینٹ بنادیا جائے تو پورا کراچی ہر وقت جگ مگ کرے گا یا ۔ ۔ ۔ اور کیسے ہیینڈل کریں گی؟

اگر کسی کو آپ سے شکایت ہو تو آرام سے اس کی بات سنتی ہیں یا اپنی غلطی کے بارے میں سننا بھی گوارا نہیں ہوتا؟
غلطی ہو تو مان لیتی ہیں یا خلوص کی طرح بحث کرتی رہتی ہیں؟;)

ابھی میں جارہی ہوں۔ باقی کا انٹرویو بعد میں۔

HarfeDua
17-03-2010, 01:18 AM
؟؟؟;d;d
;d
بھئی سمجھا کریں ;)۔ لوگ اپنی کرسی بچانے کے لیے کیا کیا نہیں کرتے۔۔۔ میں معصوم اپنی پوسٹ بچارہی ہوں اور آپ ریڈ کرکے عوام کی نظروں میں لارہی ہیں۔ کہیں آپ حامد میر یا شاہد مسعود تو نہیں؟

مونا جی ٹاک شوز پسند ہیں؟
کون سے دیکھتی ہیں ؟ کون سے پسند ہیں ؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟

Khuloos
17-03-2010, 01:21 AM
[۔ ۔ ۔ ۔

Silversand.
17-03-2010, 01:22 AM
کچھ سوال میری طرف سے بھی۔

کن چیزوں یا باتوں سے ڈر محسوس ہوتا ہے؟ کسی جانور سے ؟ جن بھوتوں کے قصوں سے ؟

آپ کی سب سے اچھی دوست، بیسٹ فرینڈ آپ کو کس ایج ،کلاس میں ملی اور کیا اب بھی وہ آپ کے ساتھ ہے؟

اگر آپ کسی جنازے میں شرکت کریں اور وہاں اللہ کے حکم سے مردہ بعد از غسل و کفن اٹھ بیٹھے تو آپ کا ری ایکشن کیا ہو گا؟

ریل گاڑی کا سفر کیسا لگتا ہے؟

کبھی گھوڑ سواری کی ہے؟

جانوروں میں کون سا جانور پسند ہے؟

شرطیں وغیرہ لگاتی ہیں کہ نہیں؟

رات آپ اتفاق سے کسی سنسان جگہ سے گزریں پاس میں جنگل ہو ۔گاڑی بند ہو جائے۔ گاڑی میں آپ تنہا ہوں اور صبح تک گاڑی ٹھیک ہونے کا کوئی چانس نہ ہو تو رات بھر کیا کریں گی؟

کبھی بندوق چلائی ہے؟

گیمز کھیلتی تھیں کبھی ؟ اگر ہاں تو کون سی گیم پسندیدہ تھی؟

کارٹونز دیکھتی تھیں چھوٹے ہوتے تو کون سے کارٹونز پسند تھے؟

Meem
17-03-2010, 01:22 AM
مونا جی ذرا اپنی پروفائل ڈیٹیلز پر روشنی ڈالیئے۔

Biography
کب سے اپنی تلاش میں گُم ہوں۔
سوال: ذرا سوچیں یہ کوئی اچھا امپریشن پڑ رہا ہے میمبرز پر۔ اردو ناولز کی موڈریٹر۔ ۔ ۔ ون اردو میگ کی مدیرہ۔۔۔ لوگ اپنی تحریر بھیجتے بھی ڈریں گے کہ کہیں وہ بھی گم نہ کردیں اور پھر تلاشی ہی نہ جاسکے۔۔۔
ذرا یہ لکھنے کی وجہ بتائیں ::)۔

سوال: آپ نے اپنے سگنچر میں لکھا ہے۔ "آپ اپنا کام کرتے جائیں وقت اور حالات آپ کے لیے دوستیاں اور محبتیں خود پیدا کرلے گا۔"
سوال یہ ہے کہ کام ہم کریں اور دوستیاں اور محبتیں دوسروں کے لیے ہوتی جائیں۔ یہ کیا بات ہوئی۔۔۔۔ اس پر بھی روشنی ڈالیں کہ کیا سوچ کر اپنے سگ میں لکھا تھا۔

سوال: آپ ہمیشہ بلو کلر یوز کرتی ہیں۔۔۔۔ اگر کبھی آپ کے کی بورڈ سے بلو انک ختم ہوجائے تو کون سا کلر یوز کرنا پسند کریں گی?

میم سے مونا جی کا انٹرویو ہورہا ہے خ سے خلوص۔۔۔۔ ہر سوال میں معصوم دعا کو کیوں گھسیٹ رہی ہیں۔
:p

ہوائے شہر نے ہم سے حساب مانگا ہے
اگرچہ سہل ہے پر لاجواب مانگا ہے

امید ہے آگیا ہوگا سمجھ
ویسے یہ ایک شعر کا حصہ ہے
کب سے اپنی تلاش میں گم ہوں
اے خدایا! مجھ کو مجھ پر افشاں کر
اپنی مدیرہ اور ماڈریٹر پر اعتماد کرتے ہیں ون اردو والے ۔۔

سگنیچر میں یہ کیوں ڈالا ہے۔
اس لیے ڈالا ہے کہ آپ اپنا کام کرتے جائیں۔۔ وقت خود ہی حالات آپ کے حق میں کردے گا۔۔ وقت کا فیصلہ ایک دم درست ہوتا ہے۔

پھر میں یہ کلر یوز کروں گی۔۔

Mohsina
17-03-2010, 01:29 AM
محسنہ جی۔ ۔ ۔ !یعنی قدم بڑھائیں ہم۔ ۔ ۔ آپ ہمارے ساتھ ہیں؟۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔

جی خلوص!۔ ۔ اس میں سوالیہ نشان کی تو ضرورت ہی نہیں۔ ۔ ۔کیا سمجھیں۔ ۔ ۔ ؟:cool:

[QUOTE=حرفِ دُعا;1323698];d
بھئی سمجھا کریں ;)۔ لوگ اپنی کرسی بچانے کے لیے کیا کیا نہیں کرتے۔۔۔ میں معصوم اپنی پوسٹ بچارہی ہوں اور آپ ریڈ کرکے عوام کی نظروں میں لارہی ہیں۔ کہیں آپ حامد میر یا شاہد مسعود تو نہیں؟

/QUOTE]

;d

مونا جی!۔ ۔ آپ کو انٹرویو لینا پسند ہے۔ ۔ ۔یا دینا۔ ۔؟
اور دونوں میں سے آسان کیا ہے۔ ۔ ۔؟

SmyleAgain
17-03-2010, 01:42 AM
ون اردو پولیس سے ہوشیار بھئی۔ ۔ ۔ خود تو ڈوبو ہو صنم۔ ۔ ۔ ہم کو بھی لے ڈوبو گے کیا۔ ۔ ۔

مونا جی۔ ۔ ! یہ اتنا مشکل مضمون؟۔ ۔ ۔ خشک۔ ۔ بےزار سا۔ ۔ ۔ ۔ کاہے کو رکھا آپ نے؟۔ ۔ ۔انفرادیت؟۔ ۔ ۔ بلکہ وہ آپ نے تو۔ ۔ پرانے زمانے میں نہیں پڑھا تھا؟۔ ۔ ۔ یہ انجینئرنگ۔ ۔ ۔میڈیکل میں نہیں جاتی تھیں لڑکیاں زیادہ؟۔ ۔
سارے رکشے اور ٹرک۔ ۔ ۔ جتنے بھی گزرے نظر سے۔ ۔ ۔ مونا جی۔ ۔ ! آپ نے سڑک پر چلنے کے اصول والی کتاب پڑھی ہے؟۔ ۔ ۔

یہ کچھ قابل گرفت قسم کی بات لگ رہی مجھے تو۔۔۔۔::)

اچھا ایک سوال میرا بھی۔۔۔۔۔اجازت ہے؟

اگر کبھی آپ کو موقع ملے کہ آپ اپنی زندگی کے کسی ایک دور میں واپس جا سکتی ہیں اور کچھ مختلف کر سکتی ہیں پہلے سے۔۔۔تو کیا آپ ایسا کریں گے کچھ؟ اور کس دور میں جائیں گی واپس؟

Meem
17-03-2010, 01:43 AM
آپ بڑی ہین نا سب سے گھر میں۔ ۔ ۔ مونا جی؟۔ ۔ ۔ تو کتنی اچھی باجی ہیں آپ؟۔ ۔ ۔ اور چھوٹوں کو ہوم ورک کرکے دیتی تھیں؟۔ ۔ ۔ جب وہ اور آپ سے نہیں۔ ۔ ویسے ہی چھوٹے تھے یعنی۔ ۔ ۔ یا ان سے ہی کروایا کرتی تھیں؟۔ ۔ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ جی۔ ۔ !
الف سے انٹرویو نگری کی۔ ۔ ب سے بادشاہ بی بی جی۔ ۔ ۔ ! کیسا سرپرائز ٹیسٹ؟۔ ۔ ۔ اور کیا صرف آپیوں سے ہی لگتا ہے ڈر؟۔ ۔ ۔ بھائیوں اور باجیوں۔ ۔ ۔ بہنوں وغیرہ سے بھی؟۔ ۔ ۔

۔
کبھی نہیں دیا ۔۔ اپنا نہیں کرتی تھی تو ان کا کیسے کرتی ہوم ورک۔

کہیں باہر جاتی ہیں جب۔ ۔ ۔ پرس لے کر جاتی ہیں ساتھ؟۔ ۔ ۔ اور چیکتی ہیں پہلے اسے نکلنے سے پہلے؟۔ ۔ ۔ تو کیا چیک کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔ کہ کچھ ہے تو نہیں اس میں؟۔ ۔ ۔

تمہیں کیا پتہ؟۔ ۔ کہ جاتے جاتے دعا دے کر گیا ہے یا نہیں؟۔ ۔ ۔
ہر وقت پرس ساتھ نہیں ہوتا۔ جب ہوتا ہے تو پیسے چیک کرتی ہوں کہ ہیں یا نہیں۔۔

آپ کی پسندیدہ کتابیں۔ ۔ ۔ زبانیں۔ ۔ ۔ کھانے۔ ۔ لباس۔ ۔ ۔ پھول۔ ۔ رنگ۔ ۔ ۔ ۔ جگہ۔ ۔ علاقہ شہر۔ ۔ ۔ "وغیرہ وغیرہ وغیرہ"۔ ۔ ۔

اووو۔ ۔ ۔ تم بےہوش ہونا ذرا۔ ۔ ۔
پسندیدہ کتاب: الکھ نگری'اماوس کا دیا' شہاب نامہ' شکاری' لسٹ ہے جی ان کی تو۔۔

جو آسانی سے سمجھ آجائے۔۔
ویسے اردو ہی سمجھ آتی ہے۔۔

بریانی
موتیا' موگرہ اور ٹیوب روز
رنگ: نیلا اور سفید
جگہ علاقہ شہر کراچی اور فیری میڈو

ابھی کل پرسوں شاید ۔ ۔سارا کھاتہ خالی کردیا تھا آپ نے اپنا مونا جی ۔۔ ! کیوں؟ ۔ ۔کیا کسی نے ادھار مانگ لیا تھا؟ ۔ ۔ ۔

کمپوزنگ والوں کو دیئے جی اور کیا کیا۔۔

Meem
17-03-2010, 01:47 AM
سوال: جن، بھوتوں، چڑیل پر یقین رکھتی ہیں؟ کبھی دیکھا؟ شاید کچھ دن پہلے دیکھا تھا تبھی سگ میں لکھا ہے۔ ۔ ۔

قیامت خیز ہیں آنکھیں تمہاری
تم آخر خواب کس کے دیکھتے ہو
http://i271.photobucket.com/albums/jj149/impishseraph/hello%20and%20your%20cute%20smiley/scaredturn.gif
خواب میں دیکھ لیا ہوگا اور پھر آنکھیں ڈر کے مارے قیامت خیز ہی ہوسکتی ہیں۔ یہ اسی دن کی بات تو نہیں جس دن خلوص اور مینا کو خواب میں دیکھا تھا؟

جنات پر ہاں رکھتی ہوں۔۔
دیکھا بھی ہے تو یقین نہیں آیا تھا ۔ یا شاید آگیا تھا جب ہی کہا کہ رکھتی ہوں یقین۔۔

ان کو کبھی نہیں دیکھا خواب میں حقیقت میں دیکھوں گی ان شاء اللہ،

Meem
17-03-2010, 01:52 AM
آپ کی طرف ہوگي شب۔ ۔ ۔ ہمارے ہاں تو دوپہر ہے بھئی۔ ۔ ۔ اور ہم نے تو میم سے موجودگی میں بنایا تھا۔ ۔ ۔ کیوں دعا؟۔ ۔ ۔ ( بھئی کشتاج جی سے اجازت دلوادیں ذرا پہلے۔ ۔ ۔ ۔ بغیر سوالیہ نشان کے کوئی پوسٹ کھڑکانے کی۔ ۔ ۔ سہما دیا بچیوں کو۔ ۔ ۔ )
اور مطلب سوال کا یہ کہ۔ ۔ جیسے آپ میم سے۔ ۔ معصوم۔ ۔ ۔ مدیرہ۔ ۔ ۔ محترمہ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ ہیں۔ ۔ ۔وہ بتائیں میم سے۔ ۔ ۔ جو آپ نہ ہونا چاہیں۔ ۔ ۔ دوسرے لفظوں میں۔ ۔ ۔ آپ چاہیں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ میم سے نہ ہوتا اے کاش۔ ۔ ۔

میم سے کیا نہ ہوتا جی سب میم کی ہی کارستانی ہے کہ دنیا بھی اس کی وجہ سے ہے۔۔

اچھا۔ ۔ ۔لگے ہاتھوں یہ بھی بتادیں ذرا۔ ۔ کوئی لفظ۔ ۔ جو آپ چآہیں کہ۔ ۔ میم سے ہو۔ ۔ ۔۔ ۔دوسرے معنوں میں۔ ۔ ۔ بغیر میم کے کوئی لفظ۔ ۔ ۔ جو آپ لینا چاہیں؟۔ ۔ ۔

سوالوں کی لائن لگی ہے۔ آپ جواب دینا تو شروع کریں۔

بالکل مونا جی اپنے انٹرویو میں چہکنے کی اجازت دلوائیں۔ میں تو سہم کر چپ کر گئی۔ میرے تو سارے سوالات ہی گپ میں موو ہوجائیں گے :(۔

کیا میں آگے سوال کروں یا پہلے آپ جواب دیں گی سارے؟
(یہ سوال ڈال دیا پوسٹ میں ٹھیک ہے خلوص؟)
;d

ہاں جی بالکل اجازت ہے ۔
ہے نا کشتاج۔۔

چچ۔ ۔ ۔ ایتری آہستہ جی۔ ۔ ۔ یہ بتائیں۔ ۔ امتحانوں میں پرچہ کب دیتی تھیں آپ حل کرکے؟۔ ۔ ۔ ۔ وقت ختم ہونے پر؟۔ ۔ ۔ یا فٹافٹ کرکے پکڑادیتی تھیں؟۔ ۔ ۔ اور پورا حل کرکے؟۔ ۔ ۔ کبھی ایسا ہوا کہ۔ ۔ پرچہ پورا نہ ہوسکا ہو آپ کا؟۔ ۔ ۔
اور کوئی سوال نہ آرہا ہو۔ ۔ ۔کیا کرتی تھیں؟۔ ۔ ۔ چھوڑ دیتی تھیں؟۔ ۔ یا کچھ نہ کچھ لکھ دیتی تھیں۔ ۔ ۔ متعلق غیر متعلق؟۔ ۔ ۔

بڑے آرام سے دیتی تھی پرچہ جی،
جو نہین آتا تھا وہ بھی جواب دے دیتی تھی۔ اور موڈ نہیں ہوتا تو چھوڑ دیتی تھی کہ پھر دے لیں گے۔۔

Meem
17-03-2010, 02:06 AM
مونا جی۔ ۔ ! یہ اتنا مشکل مضمون؟۔ ۔ ۔ خشک۔ ۔ بےزار سا۔ ۔ ۔ ۔ کاہے کو رکھا آپ نے؟۔ ۔ ۔انفرادیت؟۔ ۔ ۔ بلکہ وہ آپ نے تو۔ ۔ پرانے زمانے میں نہیں پڑھا تھا؟۔ ۔ ۔ یہ انجینئرنگ۔ ۔ ۔میڈیکل میں نہیں جاتی تھیں لڑکیاں زیادہ؟۔ ۔
سارے رکشے اور ٹرک۔ ۔ ۔ جتنے بھی گزرے نظر سے۔ ۔ ۔ مونا جی۔ ۔ ! آپ نے سڑک پر چلنے کے اصول والی کتاب پڑھی ہے؟۔ ۔ ۔

خشک کہاں اتنا اچھا تو ہے اپنی مرضی سے لیا تھا۔ پہلے لاء پڑھنے کی کوشش کی تھی۔
رہی ڈاکٹر یا انجینرنگ کی بات تو اپنے بس کی نہیں ایسی پڑھائی۔۔

جی نہیں ' نہیں پڑھ رکھی ایسی کوئی کتاب اس لیے گاڑی سے جاتی ہوں۔

لائٹ جائے اور مچھر کانٹیں تب زیادہ غصہ آتا ہے یا لائٹ ہو اور تب بھی مچھر کانٹیں تو ان کی ڈھٹائی پر زیادہ غصہ آتا ہے؟

اگر کوئی ناول اسکین کررہی ہوں اور لائٹ چلی جائے تو کیا ری ایکسشن ہوتا ہے؟

اگر آپ کو کراچی کی پاوور سپلائے کا پریزیڈینٹ بنادیا جائے تو پورا کراچی ہر وقت جگ مگ کرے گا یا ۔ ۔ ۔ اور کیسے ہیینڈل کریں گی؟

اگر کسی کو آپ سے شکایت ہو تو آرام سے اس کی بات سنتی ہیں یا اپنی غلطی کے بارے میں سننا بھی گوارا نہیں ہوتا؟
غلطی ہو تو مان لیتی ہیں یا خلوص کی طرح بحث کرتی رہتی ہیں؟;)

ابھی میں جارہی ہوں۔ باقی کا انٹرویو بعد میں۔

لائٹ جائے یا نہیں مچھر نہیں کاٹ سکتے سٹی ناظم زندہ باد ۔۔ اب یہاں بھی اسپرے ہوتا ہے۔۔
اگر زیادہ پیجز ضائع ہوں تو بہت ہی غصہ آتا ہے، مگر اب صبر آگیا ہے اس پر بھی۔۔
میں کبھی بھی نہ بنوں لوگ مجھ کو بہت ماریں گے۔۔ ویسے بھی وہاں کے شئیر ہولڈرز ہونے کے لیے صدر صاحب کی بہن ہونا ضروری ہے۔

اگر غلطی ہو تو سوری کر لیتی ہوں ۔ اور بات بھی سب کی سن لیتی ہوں۔
مگر ۔۔
جھوٹ برداشت نہیں ہوتا بالکل بھی کسی بھی حال میں نہیں۔۔

;d
بھئی سمجھا کریں ;)۔ لوگ اپنی کرسی بچانے کے لیے کیا کیا نہیں کرتے۔۔۔ میں معصوم اپنی پوسٹ بچارہی ہوں اور آپ ریڈ کرکے عوام کی نظروں میں لارہی ہیں۔ کہیں آپ حامد میر یا شاہد مسعود تو نہیں؟

مونا جی ٹاک شوز پسند ہیں؟
کون سے دیکھتی ہیں ؟ کون سے پسند ہیں ؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟

ٹاک شوز کبھی دیکھا کرتی تھی خاص کر شاہد مسعود کو۔ مگر اب تو بالکل نہیں تو کافی ذہنی سکون ہے۔۔
ایک اکنامسٹ کو سیاست کا اچھے سے پتا ہونا ضروری ہے یہ میرے ٹیچر کہتے تھے تو ہے تو دلچسپی مگر اپنے ملک سے سیاستدانوں سے نہیں۔۔

ارے واقعی۔ ۔ ۔ پھر اتنی بہادری پر۔ ۔ آپ میم سے کون سا میڈل لینا چاہیں گ اپنے لیے؟۔ ۔ ۔
یعنی۔ ۔ آپ دعا سے وہ گانا سننا چاہتی ہیں؟۔ ۔ ۔ اڈی اڈی جاواں؟۔ ۔ ۔
اچھا مونا جی۔ ۔ ! آپ کے ایک طرف دعا بیٹھی ۔ ۔ ۔ بگھار لگارہی ہو باتوں کا۔ ۔ ۔ دوسری طرف پڑوس میں ڈیک بج رہا ہو۔ ۔ ۔ ۔ آپ کس طرف کا کان بند کرنا چاہیں گی؟۔ ۔ ۔ ۔

میں اپنے کمرے کا دروازہ بند کروں گی۔۔

Meem
17-03-2010, 02:11 AM
اچھا مونا جی یہ بتائیں
آپ بہادر ہیں یا ڈرپوک؟
آپ کی فیورٹ مووی کونسی ہے؟
فیورٹ ناول؟
فیورٹ شاعر؟
فیورٹ موسم؟
اب ٹھیک ہے؟ ایسے سوال کرنے ہیں؟

مونا جی آپ کو سنجیدہ انٹرویو پسند ہے یا ہلکہ پھلکہ؟

میں کافی ڈرپوک ہوں جی۔۔
فیو مووی۔ گاڈ فادر' پرائڈ این پریجوڈیس'لیجنڈز آف دی فال' پریٹی وومن'میٹرکس'لمحے' چاندنی' بازار' مغل اعظم'پاکیزہ اور جانے کتنی ہیں۔۔

فیو ناول بتادیا ہے
فیورٹ شاعر غالب' اوراب ناصر کاظمی اچھے لگنے ہیں ۔
فیو موسم بارش کا

ہلکا پھلکا انٹر ویو۔۔

Meem
17-03-2010, 02:23 AM
کچھ سوال میری طرف سے بھی۔
ضرور کیوں نہیں۔
کن چیزوں یا باتوں سے ڈر محسوس ہوتا ہے؟ کسی جانور سے ؟ جن بھوتوں کے قصوں سے ؟
زیادہ تر ڈر کسی انہونی سے لگتا ہے۔۔
ہاں میں جانوروں سے بہت ڈرتی ہوں۔ میلوں دور رہننے کی کوشش کرتی ہوں،
بالکل نہیں جن بھوتوں کے قصوں سے تو نہیں ۔۔

آپ کی سب سے اچھی دوست، بیسٹ فرینڈ آپ کو کس ایج ،کلاس میں ملی اور کیا اب بھی وہ آپ کے ساتھ ہے؟
میری بیسٹ فرینڈ میری بہن ہے اور ہمیشہ سے ہی ساتھ ہے وہ۔
اسکول کی بات رہی تو اسکول کی دوستیاں اب بھی ہیں ماشاء اللہ۔ آج تک قائم ہیں ۔۔
اور ایک یونی میں ہوئی تو کل ملا کر بس تین دوست ہیں سرمایہ حیات ابھی تک جن سے بہت پرانی دوستی ہے۔۔
ابھی نئے میں یہاں بہت لوگوں سے دوستی ہوئی ہے۔۔

اگر آپ کسی جنازے میں شرکت کریں اور وہاں اللہ کے حکم سے مردہ بعد از غسل و کفن اٹھ بیٹھے تو آپ کا ری ایکشن کیا ہو گا؟

پتا نہیں کبھی ہوا نہیں ایسا۔۔ مگر میں ڈرتی وورتی نہیں ہوں جی۔۔
ریل گاڑی کا سفر کیسا لگتا ہے؟

بہت کم کیا ہے ریل گاڑی میں سفر تو بس سو سو۔۔
کبھی گھوڑ سواری کی ہے؟

جی ہاں کی تھی۔ بے چارہ گھوڑا۔۔
جانوروں میں کون سا جانور پسند ہے؟
گھوڑا۔۔

شرطیں وغیرہ لگاتی ہیں کہ نہیں؟
ہمممم۔۔ نہیں
رات آپ اتفاق سے کسی سنسان جگہ سے گزریں پاس میں جنگل ہو ۔گاڑی بند ہو جائے۔ گاڑی میں آپ تنہا ہوں اور صبح تک گاڑی ٹھیک ہونے کا کوئی چانس نہ ہو تو رات بھر کیا کریں گی؟

کافی خوفناک بات ہے یہ۔۔ ویسے تو۔۔
ویسے میں گاڑی بند کر کے سونے کی کوشش کروں گی کہ صبح ہو کسی طرح۔۔
کبھی بندوق چلائی ہے؟

جی ہاں ایک نہیں کئی بار۔۔ مگر بڑا برا تجربہ تھا۔۔:(

گیمز کھیلتی تھیں کبھی ؟ اگر ہاں تو کون سی گیم پسندیدہ تھی؟
ہاں بالکل کھیلتی تھی۔
بچپن میں چھپن چھپائی۔پہل دوج
پھر بیڈ منٹن اور کرکٹ۔۔
کرکٹ سب سے زیادہ پسند ہے۔۔

کارٹونز دیکھتی تھیں چھوٹے ہوتے تو کون سے کارٹونز پسند تھے؟

آج بھی دیکھتی ہوں ۔چھوٹے ہوتے کیا۔۔۔
چپ منکس اور ڈونلڈ ڈک اور ٹام این جیری۔ اور تھوڑا بڑے ہوئے تو تھنڈر کیٹس۔۔

Meem
17-03-2010, 02:26 AM
یہ کچھ قابل گرفت قسم کی بات لگ رہی مجھے تو۔۔۔۔::)

اچھا ایک سوال میرا بھی۔۔۔۔۔اجازت ہے؟

اگر کبھی آپ کو موقع ملے کہ آپ اپنی زندگی کے کسی ایک دور میں واپس جا سکتی ہیں اور کچھ مختلف کر سکتی ہیں پہلے سے۔۔۔تو کیا آپ ایسا کریں گے کچھ؟ اور کس دور میں جائیں گی واپس؟

ایک کیوں دس پوچھو۔ اگر ٹائم ہو تو۔۔
ہوسکتا ہے کہ پھر میرے پاس نہ ہو ٹائم۔۔
ہاں جی کئی بار سوچا تو میں اپنے یونیورسٹی کے دور میں واپس جانا پسند کروں گی۔۔اور پھر سے وہی کروں گی جو اب کیا تھا۔۔

Meem
17-03-2010, 02:30 AM
مونا جی!۔ ۔ آپ کو انٹرویو لینا پسند ہے۔ ۔ ۔یا دینا۔ ۔؟
اور دونوں میں سے آسان کیا ہے۔ ۔ ۔؟

نہ کبھی لیا اور نہ کبھی دیا اور اب جو دے رہی ہوں تو بہت مشکل لگ رہا ہے مجھ کو لگ رہا ہے کہ اس طرح سے سوال مس ہوجائیں گے مجھ سے۔۔

پوسٹ # چھبیس دیکھ کر نہیں ہوا اندازہ؟۔ ۔ ۔

کس بات پر ہے جی یہ ہاں؟۔ ۔ ۔
ویسے۔ ۔ ہاں میں ہاں ملانے کو کیسا سمجھتی ہیں آپ؟۔ ۔ ۔ ۔ ایسا کبھی آپ نے خود کیا؟۔ ۔ ۔ ۔ کب؟۔ ۔ ۔ مجبورا؟۔۔ ۔ ضرورتا؟۔ ۔ ۔ ایسے ہی شوقیہ؟۔ ۔ ۔

مروتاً۔۔۔:cool:

SmyleAgain
17-03-2010, 02:38 AM
ایک کیوں دس پوچھو۔ اگر ٹائم ہو تو۔۔
ہوسکتا ہے کہ پھر میرے پاس نہ ہو ٹائم۔۔

شرمندہ کر رہی ہیں؟:( حالانکہ پتا بھی ہے کوئی فائدہ نہیں ہونا۔۔۔

اچھا یہ بتائیں کہ ان میں سے کس جگہ رہنا پسند کریں گی؟ بیچ پر، جھیل کے کنارے، پہاڑوں میں، یا کنٹری سائڈ پر؟ یا ان کے علاوہ کسی اور جگہ۔۔۔

دنیا کی کس جگہ گھومنے کا شوق ہے؟

کوئی ایسا تجربہ جو ابھی تک کیا نہ ہو اور کرنا چاہتی ہوں؟ کسی بھی قسم کا۔۔۔۔

اور سوال ابھی سوچ رہی ہوں۔۔۔۔

Meem
17-03-2010, 02:45 AM
شرمندہ کر رہی ہیں؟:( حالانکہ پتا بھی ہے کوئی فائدہ نہیں ہونا۔۔۔

ارے ایسا کیا ۔۔ میں سچ میں بزی ہوجاتی ہوں ایک دم سے پتا بھی نہیں ہوتا۔۔
اچھا یہ بتائیں کہ ان میں سے کس جگہ رہنا پسند کریں گی؟ بیچ پر، جھیل کے کنارے، پہاڑوں میں، یا کنٹری سائڈ پر؟ یا ان کے علاوہ کسی اور جگہ۔۔۔

یہ تو سب میری پسند کی جگہیں ہیں۔۔ ویسے ایسی جگہ ہو جہاں سکون ہو تو میں رہ جاؤں گی۔
نہیں تو کراچی ہی سہی دھواں دار شہر۔۔
دنیا کی کس جگہ گھومنے کا شوق ہے؟

اسپین۔ مراکش،فلسطین۔ یوں سمجھ لو مجھ کو تاریخی مقامات پسند ہیں۔۔
تو جدھر وہ ادھر کا میرا رخ ہوجائے گا۔۔
کوئی ایسا تجربہ جو ابھی تک کیا نہ ہو اور کرنا چاہتی ہوں؟ کسی بھی قسم کا۔۔۔۔

ہاں کیوں نہیں۔
ایک تو بنجی جمپنگ۔
دوسرا۔ رافٹنگ کا۔۔
اور سوال ابھی سوچ رہی ہوں۔۔۔۔
سوچو سوچو ان پر کون سا ٹیکس لگتا ہے۔

NaimaAsif
17-03-2010, 03:00 AM
مونا جی میں کچھ صفات لکھتی ہوں ون اردو پر موجود ممبران میں سے جو کوئی ان کے مطابق ہو اس کا نام لیجیے گا۔ایک سے زیادہ نام بھی لے سکتی ہیں۔مگر اپنا نام نہیں لینا بس۔

لڑاکا

ذہین

شرارتی

ہنس مکھ

عاجزی پسند

سنجیدہ

خوش اخلاق

کیوٹ ، باتوں میں

پڑھا لکھا

محترم

بہت بولنے والا

کم گو

جائزہ لینے والا

گہری سوچ کا مالک

چھُپا رستم

ڈرامے باز

آپ کو سمجھانے والا

نصیحت پکڑنے والا

دوست بنانے والا

صلح جُو

آپ کو متاثر کرنے والا

Meem
17-03-2010, 03:22 AM
مونا جی میں کچھ صفات لکھتی ہوں ون اردو پر موجود ممبران میں سے جو کوئی ان کے مطابق ہو اس کا نام لیجیے گا۔ایک سے زیادہ نام بھی لے سکتی ہیں۔مگر اپنا نام نہیں لینا بس۔

یعنی کہ شروعات ہی پٹوانے سے کریں آپ مجھ کو۔۔

لڑاکا :اس قسم کا تو کوئی نہیں ملا مجھ کو آج تک فورم پر۔۔
ذہین:ٹیم اردو' سمارا
شرارتی:دعا ' جرار' خلوص
ہنس مکھ:سوبی'اسماء
عاجزی پسند:عمران
سنجیدہ:'امان' اسد صدیقی
خوش اخلاق:ناعمہ' نوما
کیوٹ ، باتوں میں:مینا
پڑھا لکھا:فراز ویسے تو سب ہی ماشاء اللہ پڑھے لکھے ہیں۔۔
محترم:ٹیم بھائی
بہت بولنے والا:خلوص
کم گو:امان
جائزہ لینے والا:امید صبح' وش

گہری سوچ کا مالک: آمنہ

چھُپا رستم: منہا اس نے مجھ کو ہر جگہ حیران کیا ہے

ڈرامے باز؟؟؟

آپ کو سمجھانے والا: یازغل

نصیحت پکڑنے والا: سیم (sawn)

دوست بنانے والا:گل رعنا
صلح جُو:سمارا
آپ کو متاثر کرنے والا:یازغل

Fozan
17-03-2010, 04:14 AM
گہری سوچ کا مالک: آمنہ

اب میں گہری سوچ میں ہوں کہ یہ مجھے ہی کہا گیا ہے یا کسی اور کو اور اگر مجھے کہا گیا ہے تو کیا مجھے شکریہ ادا کرنا چاہئے؟؟؟

چلیں لگے ہاتھوں ایک سوال آپ سے۔۔۔۔

کیا ون اردو سے پہلے بھی لکھتی تھیں؟ اور اگر لکھتی تھیں تو کب ، کہاں، کیسے۔۔۔۔۔

Khuloos
17-03-2010, 04:56 AM
گھر میں ہم مزاج کون لگتا ہے زیادہ؟۔ ۔ ۔ یا ویسے کس سے زیادہ بنتی ہے؟۔ ۔ ۔ اور فورم پر؟۔ ۔ آپ کو کون کس چیز میں۔ ۔ ۔ خود سے مماثل لگتا ہے۔ ۔ ۔ ؟
اور کبھی کسی نے آپ کو ملایا ہو کسی سے؟۔ ۔ ۔ تو کس چیز میں؟۔ ۔ ۔
اور کس سے ملانے پر آپ نے کہا ہو۔ ۔ ۔ ۔ ارے واہ۔ ۔ ۔ میں فلاں جیسی لگتی ہوں۔ ۔ ۔
اور کس سے ملانے پر ایسے کہ۔ ۔ ۔ ۔ ارے لو۔ ۔ ۔میں بھلا فلاں جیسی لگتی ہوں کیا۔ ۔ ۔

لڑاکا :اس قسم کا تو کوئی نہیں ملا مجھ کو آج تک فورم پر۔۔
ذہین:ٹیم اردو' سمارا
محترم:ٹیم بھائی
بہت بولنے والا:خلوص
کم گو:امان

لڑاکا نہیں ملا کوئی آپ کو؟۔ ۔ ۔ ۔ اچھا رکیں۔۔ ۔ دیکھنا دعا۔ ۔ ۔ مونا جی نے ذہین لوگوں میں نہیں لکھا تمہارا نام۔ ۔ ۔ ۔ (بھئی حسرت نہ رہ جائے کہیں نا۔ ۔ )
چچ۔ ۔ ۔ بولنے "والا"۔ ۔ اور خلوص۔ ۔ ۔ مونا جی!۔ ۔ ۔ ۔ ))۔ ۔ ۔ اچھا نہیں کیا ناعمہ جی۔ ۔ ۔ ! یہ ادھار ہے مجھ پر آپ کا۔ ۔ ۔ یاد سے ۔ ۔

Khuloos
17-03-2010, 05:10 AM
یہ کچھ قابل گرفت قسم کی بات لگ رہی مجھے تو۔۔۔۔::)
اور دال کالی لگ رہی ہے مجھے تو۔ ۔ ۔ ۔ اکنامکس تو نہیں پڑھا آپ نے بھی؟۔ ۔ ۔ اسی زمانے میں وہ بھی؟۔ ۔ ۔ :P

ہر وقت پرس ساتھ نہیں ہوتا۔ جب ہوتا ہے تو پیسے چیک کرتی ہوں کہ ہیں یا نہیں۔۔

پسندیدہ کتاب: الکھ نگری'اماوس کا دیا' شہاب نامہ' شکاری' لسٹ ہے جی ان کی تو۔۔

جو آسانی سے سمجھ آجائے۔۔
ویسے اردو ہی سمجھ آتی ہے۔۔

بریانی
موتیا' موگرہ اور ٹیوب روز
رنگ: نیلا اور سفید
جگہ علاقہ شہر کراچی اور فیری میڈو
بھئی۔ ۔ سب پسندیدہ چیزوں کا پوچھا نا۔ ۔ ۔ نام تو چند ایک کا مثال کے لیے دیا۔ ۔ اچھا۔ ۔ پسندیدہ لباس؟۔ ۔
گھر میں آپ کی پسندیدہ جگہ؟۔ ۔ فورم پر پسندیدہ سیکشن؟۔ ۔ ۔
پسندیدہ پرندہ؟۔ ۔ ۔
چڑیا گھر گئی ہیں کبھی؟۔ ۔ ۔ کون سا جانور جو حقیقت میں دیکھ کر۔ ۔ بہت پسند آیا ہو آپ کو؟۔ ۔ ۔
پالتو جانور ہے کوئی؟۔ ۔ مطلب گھر میں رکھا ہو ؟۔ ۔ ۔ پسند ہے آپ کو گھر میں جانور پرندے پالنا رکھنا؟۔ ۔ ۔
اچھا آپ ایسے کسی کی پسند ناپسند سے۔ ۔ ۔ اندازے لگاتی ہیں؟۔ ۔ ۔ مثلا۔ ۔ ۔ انہیں تو طوطا پسند ہے۔ ۔۔ ۔ تو طوطا چشم ہوں گے۔ ۔ ۔ یا جیسے کہتے ہیں۔ ۔ فلاں رنگ ،۔ ۔ ۔ ایسےمزاج کی علامت ہے۔ ۔ وغیرہ؟۔ ۔ ۔
پودے گھر میں لگائے ہیں آپ نے؟۔ ۔ ۔ تو کون سے؟۔ ۔ آپ دیکھ بھال کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔

جنات پر ہاں رکھتی ہوں۔۔
دیکھا بھی ہے تو یقین نہیں آیا تھا ۔ یا شاید آگیا تھا جب ہی کہا کہ رکھتی ہوں یقین۔۔
کہاں دیکھا مونا جی؟۔ ۔ ۔ اور مطلب۔ ۔ پتا کیسے چلا آپ کو کہ۔ ۔ یہ "وہ" ہیں؟۔ ۔ ۔
پھر کیا کیا آپ نے؟۔ ۔ ۔ ڈریں؟۔ ۔ ۔

مُون
17-03-2010, 05:38 AM
کیوں بھئی۔ ۔ میم سے مونا جی ہیں۔ ۔ ۔ مون سمجھ رہی ہو کیا۔ ۔ ۔ جو میم سے مرنے مارنے کی یاد آرہی ہے؟۔ ۔ ۔
اس سے بھی منفرد سوال یہ مونا جی۔ ۔ ۔ کبھی ایسا خوفناک خواب دیکھا آپ نے۔ ۔ ۔جس میں دعا ہو۔ ۔ ۔ اور پھر بھی آپ ڈر کر نہ جاگی ہوں؟۔ ۔ ۔
میرا "گرون" اس پر ریکارڈ میں رکھا جائے۔۔۔۔۔>:(۔۔۔

Khuloos
17-03-2010, 05:40 AM
کوئی خوبی آپ کی۔ ۔ ۔ اس پر دھیان نہ دیا ہو کبھی کسی نے؟۔ ۔ ۔
کوئی ایسی خامی۔ ۔ ۔ جو کوئی دوسرا تیسرا کہے کہ ہے۔ ۔ ۔ آپ کے خیال میں نہیں لیکن؟۔ ۔ ۔
تاثر اور اندازے لوگوں کے بارے میں۔ ۔ ۔ جو بدل گئے ہوں؟۔ ۔ ۔
اور کیا اکثر ہوتا ہے ایسا؟۔ ۔ کبھی کبھار؟۔ ۔ ۔ یا ہوتا ہی نہیں؟۔ ۔ بس جو پہلی بار میں تاثر ملتا ہے۔ ۔وہی قائم رہتا ہے۔ ۔ ۔ جو اندازہ لگایا ہو۔ ۔ ۔ وہی ٹھیک لگتا ہے؟۔ ۔ ۔

مُون
17-03-2010, 06:17 AM
یہ کافی نہیں کہ خلوص میری لاڈلی ہے۔۔ اس کے بعد کون کچھ بولے گا۔۔
ہاں بالکل کیوں نہیں آخر میری پیاری جو ہوئی۔۔

میم جی آپ ایک دفعہ اپنی تمام "پیاریوں" کی لسٹ یہاں بتا ہی دیجیے۔۔۔ کبھی خلوص لاڈلی تو کبھی دُعا۔۔۔۔

تو آفیشل سوال یہ ہے کہ " اس فورم پر آپ کی کتنی لاڈو رانیاں ہیں ؟"

مُون
17-03-2010, 06:18 AM
بہن بھائیوں میں کیا نمبر ہے آپ کا ؟ آپا جی کے عہدے پر ہیں یا نکی کے ؟

Khuloos
17-03-2010, 06:24 AM
بھوک ۔ ۔ پیاس اور نیند۔ ۔ ۔ ۔ کس چیز میں سب سے کم برداشت ہے آپ کی؟۔ ۔ ۔
حد سے حد کبھی بھوکا رہنا پڑا ہو۔ ۔ یا رہی ہوں۔ ۔ ۔ کتنا وقت؟۔ ۔ ۔
زیادہ سے زیادہ کتنی دیر تک جاگیں کبھی؟۔ ۔ ۔
فیصلہ لینے کی صلاحیت کیسی ہے آپ کی؟۔ ۔ ۔
عام حالات میں۔ ۔ ۔ اور ہنگامی حالات میں؟۔ ۔ ۔ کام کرتا ہے ذہن یا۔ ۔ ۔ بس بجلی گئی سمجھو۔ ۔ ؟

میم جی آپ ایک دفعہ اپنی تمام "پیاریوں" کی لسٹ یہاں بتا ہی دیجیے۔۔۔ کبھی خلوص لاڈلی تو کبھی دُعا۔۔۔۔

تو آفیشل سوال یہ ہے کہ " اس فورم پر آپ کی کتنی لاڈو رانیاں ہیں ؟"
ہاں جی۔ ۔ ۔ ایسے کیسے نام دیا۔ ۔ ۔ ۔ بندے کے دشمن بھی ہوسکتے ہیں۔ ۔ ۔ دھیان رکھنا چاہیے۔ ۔ ۔ دشمنوں کو بھی۔ ۔ بتا کر کھٹکھٹا کر آنا چآہیے۔ ۔ ۔ ۔ تہذیب۔ ۔ تمیز۔ ۔ ادب آداب۔ ۔ اخلاق۔ ۔ وغیرہ وغیرہ بھی کوئی چیز ہے یا نہیں۔ ۔ ۔

بہن بھائیوں میں کیا نمبر ہے آپ کا ؟ آپا جی کے عہدے پر ہیں یا نکی کے ؟ ٹک تسلی ہو تاکہ تمہیں۔ ۔ ۔:P

مینا
17-03-2010, 06:36 AM
اففففف میرے بغیر شروع کرلیا۔>:(۔۔ پچھلے تین دن میں تم دونوں کو خیال نہیں آیا اور آج۔۔ پتا تھا نا کہ میں نہیں ہوں گی۔:mad:۔

لائیو سوال کرنے میں مزہ آتا ہے۔۔۔ مونا تو ابھی سو رہی ہوگی۔۔۔۔۔

اچھا ویسے کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے۔۔۔ بیچ بیچ میں سے پوسٹس غائب ہیں۔۔???۔۔۔

اوکے میں تھوڑی دیر میں پوسٹ کرتی ہوں سوال۔۔۔۔ پہلے یہ والے پڑھ لوں۔;)۔۔

HarfeDua
17-03-2010, 06:43 AM
میں مزید سوالات کے ساتھ حاضر ہوں۔

*آپ سے سب سے فضول سوال جو آج تک پوچھا گیا ہو؟ پوچھنے والے کا نام بھی بتائیں۔ (پوچھنے والی نہیں کہا)۔

*نیند میں چلنے/بولنے کی عادت ہے؟

* اگر کبھی آپ سے کسی کی بہتتت قیمتی چیز ٹوٹ جائے یا گم ہوجائے۔۔۔ تو بتادیں گی یا مکر جائیں گی کہ وہ تو آپ نے لی ہی نہیں تھی۔

*ان میں سے کیا چلانے کا شوق ہے۔
http://i20.photobucket.com/albums/b215/always1tocare/animated/animals_183.gif

http://i717.photobucket.com/albums/ww173/prestonjjrtr/Smileys%20Summer/1sm281skydive.gif
خود لینڈ کرنے سے پہلے اتر جائیں گی یا سب کو "منزلِ مقصود" تک پہنچا کر؟

http://i77.photobucket.com/albums/j76/bigtwistee/animated/car.gif

http://i717.photobucket.com/albums/ww173/prestonjjrtr/DTL%20Welcome/Smiley03-1.gif
اس میں ہم بھی ساتھ ہیں۔

http://www.oneurdu.com/forums/images/buttons/viewpost.gif (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?p=1323700#post1323700) ارے واقعی۔ ۔ ۔ پھر اتنی بہادری پر۔ ۔ آپ میم سے کون سا میڈل لینا چاہیں گ اپنے لیے؟۔ ۔ ۔
یعنی۔ ۔ آپ دعا سے وہ گانا سننا چاہتی ہیں؟۔ ۔ ۔ اڈی اڈی جاواں؟۔ ۔ ۔
اچھا مونا جی۔ ۔ ! آپ کے ایک طرف دعا بیٹھی ۔ ۔ ۔ بگھار لگارہی ہو باتوں کا۔ ۔ ۔ دوسری طرف پڑوس میں ڈیک بج رہا ہو۔ ۔ ۔ ۔ آپ کس طرف کا کان بند کرنا چاہیں گی؟۔ ۔ ۔ ۔

میں اپنے کمرے کا دروازہ بند کروں گی۔۔
دل خوش کردیا مونا جی۔

لڑاکا نہیں ملا کوئی آپ کو؟۔ ۔ ۔ ۔ اچھا رکیں۔۔ ۔ دیکھنا دعا۔ ۔ ۔ مونا جی نے ذہین لوگوں میں نہیں لکھا تمہارا نام۔ ۔ ۔ ۔ (بھئی حسرت نہ رہ جائے کہیں نا۔ ۔ )
۔

ذہین میں کیسے لکھتیں میرا نام۔ ۔ ۔ میرا تو
extraordinary genius
کی لسٹ میں آتا نا۔۔۔۔
خالی ذہین میرے لیے نہیں۔
nice try

مُون
17-03-2010, 06:52 AM
ہاں جی۔ ۔ ۔ ایسے کیسے نام دیا۔ ۔ ۔ ۔ بندے کے دشمن بھی ہوسکتے ہیں۔ ۔ ۔ دھیان رکھنا چاہیے۔ ۔ ۔ دشمنں کو بھی۔ ۔ بتا کر کھٹکھٹا کر آنا چآہیے۔ ۔ ۔ ۔ تہذیب۔ ۔ تمیز۔ ۔ ادب آداب۔ ۔ اخلاق۔ ۔ وغیرہ وغیرہ بھی کوئی چیز ہے یا نہیں۔ ۔ ۔
ٹک تسلی ہو تاکہ تمہیں۔ ۔ ۔:P
ہاں نااا۔۔ تاکہ میں تسلی سے اور آرام سے ان سے دوستی،دُشمنی، عقیدت وغیرہ کا سوچوں۔

اُوپر والی تین لائنیں مُجھے نظر نہیں آرہیں۔;)۔

مینا
17-03-2010, 06:55 AM
مونا میں جو جو سوال ذہن میں آرہے ہیں وہ پوچھ رہی ہوں۔۔۔ جواب سب کے دینے ہیں۔۔۔;)۔۔۔

کھانے میں کونسی چیز دیکھ کر چڑ ہوتی ہے؟

نخرے کرتی ہو یا جو بھی سامنے ملے صبر شکر کر کے کھالیتی ہو؟

کسی کے گھر ڈنر پر جاؤ۔۔۔۔ اور وہ تمہارے سامنے کوئی ایسی ڈش رکھیں جو تم نہیں کھاتی۔۔۔۔ اور کھانے میں صرف وہی اکلوتی ڈش ہو۔۔۔تو کیا کرو گی۔۔
کھا لو گی؟ یا
صاف منع کردو گی؟

بہت سمجھانے پر بھی اگر کوئی آپ کی بات نہیں سمجھے تو کیا کرتی ہیں؟;)

HarfeDua
17-03-2010, 07:07 AM
*وقت کی پابندی کرتی ہیں یا نہیں؟

* اگر کہیں انوائٹڈ ہوں تو وقت پر پہنچتی ہیں یا لیٹ؟

*اگر آپ کسی کو انوائٹ کریں اور وہ کافییی لیٹ پہنچے تو انتظار کریں گی یا ڈنر، لنچ کرکے بیٹھ جائیں گی؟

*اگر ایک دم مہمان آجائیں اور گھر میں کچھ پکا ہوا نہ ہو تو ڈائجسٹ کی ہیروئن کی طرح جھٹ پٹ ڈشز کا ڈھیر لگادیں گی یا باہر سے منگوائیں گی؟ (ویسے خالی ڈشز کا ڈھیر بھی لگایا جاسکتا ہے ضرور تھوڑی ان میں کچھ ہو بھی ;d)۔

*اگر کہیں باہر ڈنر کررہی ہوں اور بلّی ٹہلتی ہوئی آجائے تو بہادری سے پاؤں اوپر کرلیں گی یا ڈرپوک لوگوں کی طرح آنکھیں بند کرلیں گی؟

* اگر کہیں شاپنگ کرنے جائیں اور کوئی آپ کو آپی باجی کہہ دے تو کیا ری ایکشن ہوتا ہے؟ وہاں سے اگر کچھ پسند آجائے تو لیں گی یا آپی کہنے کی وجہ سے چھوڑ دیں گی؟

مینا
17-03-2010, 07:21 AM
کسے تپانے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔۔۔ خلوص کو؟ یا دعا کو؟

دڑبے میں جانے کا خیال کیسے آیا؟

دڑبے میں سب سے پہلے کس سے دوستی ہوئی تھی؟

غصہ آتا ہے تو کیا کرتی ہو؟

کبھی ایسا کیا غصے میں جس پر بعد میں پچھتائی ہو؟

کس سے لڑائی کرنے کو ہر وقت تیار رہتی ہو؟ گھر میں اور یہاں ون اردو پر۔۔۔

رائٹی ہو یا لیفٹی؟
کسی سے بات کرتے ہوئے آئی کونٹیکٹ رکھتی ہو۔۔۔یا ادھر ادھر دیکھتی ہو؟

رات کو کب سوتی ہو؟ بلکہ یہ پوچھنا چاہیے۔۔۔ صبح کتنے بجے سونے جاتی ہو؟

کچی نیند سے کوئی اگر اٹھادے تو کیسا ری ایکشن ہوتا ہے؟

گھر میں کس سے زیادہ قریب ہو؟

کبھی فورم پر کسی کی پوسٹ پر گرون کیا؟

اگر کیا ہے تو گرون کر کے مزہ آیا؟

جب کہیں کسی تقریب وغیرہ میں جاتی ہو تو دیسی آنٹیز کی کن باتوں سے الجھن ہوتی ہے؟

کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟

کس رائٹر سے ملنا چاہو گی؟

کاسمیٹکس میں کیا پسند ہے؟

گفٹ دینا پسند ہے یا لینا؟

موویز اور ڈرامے دیکھتی ہو؟

مینا
17-03-2010, 07:25 AM
خلوص بیٹا جاگ جاؤ۔۔۔۔ کہاں ہیں سوال۔۔۔۔ مون، ہما اور فراز بھائی کے انٹرویو میں بہتت لشش سوال کئے تھے۔۔۔۔ تھوڑا زور ڈالو اپنے ذہن پر تاکہ سوال باہر آئیں۔۔۔۔

صبا بھی نہیں ہے۔۔۔ اس کے سوال بھی اچھے تھے۔۔۔۔

سارے سوال میں اور دعا ہی پوچھ لیں کیا۔۔۔

مینا
17-03-2010, 07:30 AM
انٹرویو صبح شروع ہوا تھا اور صرف 5 پیجز
:eek:

Khuloos
17-03-2010, 07:57 AM
صبح نہیں۔ ۔دوپہر میں۔ ۔ ۔ اورمسجد بھی تو گئی تھی میں۔ ۔ ۔ اور کلاس تھی دعا کی ۔ ۔۔ ۔

خلوص بیٹا جاگ جاؤ۔۔۔۔ کہاں ہیں سوال۔۔۔۔ مون، ہما اور فراز بھائی کے انٹرویو میں بہتت لشش سوال کئے تھے۔۔۔۔ تھوڑا زور ڈالو اپنے ذہن پر تاکہ سوال باہر آئیں۔۔۔۔

صبا بھی نہیں ہے۔۔۔ اس کے سوال بھی اچھے تھے۔۔۔۔

سارے سوال میں اور دعا ہی پوچھ لیں کیا۔۔۔جو حکم اماں حضور۔ ۔ ۔ جو تسی آکھو گے اسی اوہی کراں گے۔ ۔ ۔
ہاں تو۔ ۔ ۔ صبا نہیں ہے ۔ ۔ سوال تو ہیں۔ ۔ ۔ ۔کر لاتے ہیں کاپی پیسٹ۔ ۔ کافی زبانی یاد ہین ویسےمجھے۔ ۔
مثلا۔ ۔ ۔ بیڈ پسند ہے یا چارپائی۔ ۔
چمچہ لیں گے یا پلیٹ۔ ۔ (اس مین ترمیم کے ساتھ۔ ۔ ۔ مونا جی۔ ۔ ! ڈوئی لیں گی۔ ۔ ۔ یا تھالی۔ ۔ ۔
روٹی یا ڈبل روٹی؟۔ ۔ ۔
کھانے کے لیے زندہ ہیں۔ ۔ یا زندہ رہنے کے لیے کھاتے ہیں۔ ۔ ۔ ؟

Khuloos
17-03-2010, 08:00 AM
سب سےزیادہ مزہ۔ ۔ ۔کس کی کمپوزنگ میں آیا۔ ۔ کس ناول کی مطلب۔ ۔ ۔
اور سب سےزیادہ مشکل کون سا لگا۔ ۔ ۔ کمپوزنگ کرنے کے لیے؟۔ ۔ ۔
لایعنی سننا زیادہ مشکل ہے۔ ۔ یا بولنا؟۔ ۔ ۔

Khuloos
17-03-2010, 08:07 AM
مونا جی۔ ۔! کمپیوٹر کتنی بار خراب کرچکی ہیں اب تک۔ ۔ ۔ کامیابی سے؟۔ ۔ ۔ (ناکام کوششیں بھی گنوا سکتی ہین ویسے۔ ۔ )
جب نئی تھیں سائٹ پر۔ ۔ ۔ انٹرویو کا خیال آیا کبھی آپ کے ذہن میں؟۔ ۔ ۔ کہ آپ سے دینے کا کہا جائے گا تو؟۔ ۔ ۔ کیا جواب آتا تھا؟۔ ۔ ۔دے دیں گی؟۔ ۔ ۔ خوشی سے؟۔ ۔ ۔ بتکلف؟۔ ۔ ۔ یا انکار؟۔ ۔صاف یا سیاسی؟۔ ۔ ۔

مینا
17-03-2010, 08:08 AM
یہاں فورم پر کس میمبر کی پوسٹ/تھریڈ ضرور پڑھتی ہو؟

کیسی کتابیں پڑھنا اچھا لگتا ہے؟

کیسا میوزک پسند ہے؟

اگر آپ اخبار پڑھ رہی ہیں اور ساتھ ساتھ کوئی اور آپ کے ساتھ پڑھنے لگے تو کیسا ری ایکشن ہوگا؟ (یہ سوال شاید صبا یا خلوص کا ہے)

Khuloos
17-03-2010, 08:17 AM
کونسا موضوع ہے۔ ۔ بلا تکان سن۔ ۔ بول یا لکھ اور پڑھ سکتی ہیں جس پر؟۔ ۔ ۔
کتابیں پڑھنے کا مقصد؟۔ ۔ ۔آپ کے خیال میں کیا؟۔ ۔ ۔
پڑھائی کے زمانےمین۔ ۔ نصابی کتب زیادہ پڑھتی تھین۔ ۔ ۔ یا غیر نصابی؟۔ ۔ ۔
اخبار کس عمر سے پڑھنا شروع کیا آپ نے؟۔ ۔ ۔ اور کون سا صفحہ پڑھتی تھیں شروع میں؟۔ ۔
اور اب ؟۔ ۔ ۔ پورا اخبار پڑھتی ہیں ویسے؟۔ ۔ ۔

Khuloos
17-03-2010, 08:30 AM
غصہ آپ کو آتا زیادہ جلدی ہے۔ ۔ یا اترتا زیادہ جلدی ہے؟۔ ۔ ۔
کیسے نکالتی ہیں غصہ؟۔ ۔ ۔ ویسے نکالتی ہیں؟ ۔ ۔ ۔ یا دبا لیتی ہیں؟۔ ۔ ۔
نقصان وغیرہ کیا ہوکوئی؟۔ ۔ شدید غصے میں؟۔ ۔ وہ جو برتن وغیرہ توڑ دیتے ہیں لوگ جیسے؟۔ ۔
کیا چیز بہت اشتعال انگیز ہوتی ہے آپ کے لیے؟۔ ۔
اور کسے دیکھ کر۔ ۔ /سن کر۔ ۔ پڑھ کر۔ ۔ ۔ سوچ کر۔ ۔ جلد زائل ہوجاتا ہے غصہ آپ کا؟۔ ۔
اور کیا۔ ۔ قصدا آپ کوشش کرتی ہیں قابو کرنے کی غصہ شریف کو؟۔ ۔ ۔

Khuloos
17-03-2010, 08:35 AM
ویسے تو خیر سے قوسن ہیں آپ۔ ۔ ۔ بڑی باجی بھی ہیں لیکن۔ ۔ ۔ بچپن میں۔ ۔ ۔ یا ابھی بھی۔ ۔ ۔ اپنی چیز شیئر کرلیتی ہیں آرام سے؟۔ ۔ ۔ کسی خاص کے ساتھ؟۔ ۔ ۔ یا کسی کے ساتھ سرے سے نہیں؟۔ ۔ ۔
کوئی بغیر پوچھے استعمال کرلے آپ کی چیز؟۔ ۔ ۔ کیسا ردعمل ہوتا ہے آپ کا؟۔ ۔ ۔
ہاں یہ سوال۔ ۔ پسند ہے مجھے بڑا۔ ۔ ۔ کوئی محاورہ ایسا۔ ۔ ۔ جس میں آپ کے خیال میں تبدیلی کی ضرورت ہو؟۔ ۔

Khuloos
17-03-2010, 08:40 AM
اپنے گھر والوں میں۔ ۔ کس کی کون سی عادت بہت پسند ہے؟۔ ۔
اپنے والدین کی کون سی عادات۔ ۔ آپ چاہیں کہ آپ میں بھی ہوں؟۔ ۔ ۔ ۔
کتنی مستقل مزاج ہیں؟۔ ۔ ۔ ویسے مستقل مزاج۔ ۔ ضدی۔ ۔میں فرق ہے تو کیا؟۔ ۔ ایک ہیں تو کیسے؟۔ ۔ ۔
اور آپ کن باتوں یا معاملات میں استقامت دکھاتی ہیں؟۔ ۔ یا ٹھان لیتی ہیں ۔ ۔
آپ کے ہاں سب سے زیادہ کس کی بات مانی جاتی ہے؟۔ ۔ ۔ مطلب آپ بہن بھائیوں میں؟۔ ۔ ۔

Khuloos
17-03-2010, 08:44 AM
اپنے علاوہ۔ ۔ دوسروں سے کیا سیکھا آپ نے؟۔ ۔ ۔کتابوں سے۔ ۔ (تو کس کتاب سے کیا سیکھا۔ ۔ یاد ہو اگر)۔ ۔ یا انسانوں سےدوسرے یا جانوروں سے بھی سبق لیتا اور سیکھتا ہے انسان۔ ۔ ۔ آپ کا ایسا کوئی تجربہ؟۔ ۔ ۔
اخبار کون سا آتا ہے آپ کے ہاں؟۔ ۔ ۔
دوستی کرنے میں پہل کرتی ہیں؟۔ ۔ یا دوسرا ہی کرے تو ہوجائے گی ورنہ نہیں؟۔ ۔ ۔
آپ کے خیال میں۔ ۔ ۔ آپ سب بہن بھائیوں میں ذہین کون ہے زیادہ اور سمجھدار کون؟۔ ۔ ۔ اور سلیقہ مند کون اور محنتی کون؟۔ ۔ ۔

Raising Moon
17-03-2010, 10:21 AM
السلام وعلیکم
مونا ماشاءاللہ بہت اچھا چل رہا ہے تمھارا انٹرویو پڑھ کرمزہ آیا کچھ سوالات میری طرف سے بھی ہیں ذرا نظرِ کرم کر لینا

خود اپنا پوسٹ کیا ہوا پسندیدہ موضوع؟
خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟
خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟
خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟
ون اردو کے کوئی سے 3 فیورٹ دھاگے؟
کیا آپ ڈائری لکھنے کے عادی ہیں؟
سٹارز پر یقین رکھتی ہیں؟
پسندیدہ اقوالِ ذریں؟
کس طرح کے لوگ پسند ہیں؟
ہمارے سسٹم کی بنیادی خامیاں آپ کی نظر میں؟
پاکستان کا دوہرا نظام تعلیم جس میں پڑھایا تو اردو میں جاتا ہے لیکن ملازمت کے لیےامیدوار سے انٹرویو انگریزی میں لیا جاتا ہے کیا آپ سمجھتی ہیں اس سے نوجوان نسل میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے؟
کسی کی قابلیت جانچنے کا بہترین ذریعہ آپ کی نظر میں؟
کس طرح کے لوگ نا پسند ہیں؟
دوسروں کی وہ عادت جو آپ کو بہت ذہر لگتی ہو۔۔میرا مطلب بُری؟
کوئی ناقابل فراموش واقعہ؟
آپ کی زندگی کا اب تک سب سے بہترین لمحہ؟
آپ کو اگر کسی جگہ سے اچھا ریسپانس نہ ملے تو اس صورت میں آپ کیا کرتی ہیں
کون سے عوامل (طریقہ،چیزیں) آپ کے خراب مزاج کو فورا سے ٹھیک کردیتے ہیں؟
آپ کے دوست خود بخود بن جاتے ہیں یا آپ شعوری کوشش کرتی ہیں؟
ٓآپ دوستی کن شرائط پہ کرتی ہیں؟
آپ اچھی رازداں ہیں یا نہیں؟
گھر والوں سے دور رہتی ہیں تو کس کو سب سے ذیادہ مس کرتی ہیں؟
میٹرک کرنے تک آپ کیا بننا چاہتی تھیں اور پھر انٹر میڈیٹ کے بعد اور اب جب کہ آپ تعلیم سے فارغ ہو چکی ہیں تو جو بن چکی سو بن چکی اور کیا بننا چاہتی ہیں۔ اگر آپ کے اپنے اختیار میں ہوتا تو کونسے شعبہ میں جانا پسند کرتیں۔
آئینہ دیکھ کے پہلا خیال کیا آتا ہے؟
زندگی میں وہ کونسی خواہش ہے جو پوری نہ ہوسکی؟
آپ کاسب سے بڑا دشمن کون ہے؟
کراچی کے بارے میں کیا خیال ہے؟
کس چیز سے پیار ہے اور کیوں؟
اچھا سنا ہے پیچھے دیکھنے سے لوگ پتھر ہو جاتے ہیں۔۔۔ کیا آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی ایسا لمحہ جو آپکو پتھر کر سکتا ہے؟
گر آپ کی جاسوسی پہ کسی کو لگا دیا جائے تو آپ کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟
اچھا اگر کوئی یہ کہے کہ فلاں آپ کی برائیاں کر رہا تھا تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟
وه كون شخص هے جسكے نقش و قدم پر آپ چلتی هيں یا چلنے کی خواہش ہے؟
آپ اپنی سالگرہ کے دن کو اہمیت دیتی ہیں؟
آپ کا یہ خاص دن کس طرح گزرتا ہے؟
آپ کو اس دن سب سے پہلے کون وِش کرتا ہے؟
اس دن کس کی وِش کا سب سے زیادہ انتظار رہتا ہے؟ ( اگر یہ سوال بہت ذاتی لگے تو بے شک گول کر جائیں)
کوئی یادگار تحفہ جو اب تک سنبھال کے رکھا ہو؟
اس دن تحفے میں کیا لینا اچھا لگتا ہے؟

Meem
17-03-2010, 07:28 PM
اب میں گہری سوچ میں ہوں کہ یہ مجھے ہی کہا گیا ہے یا کسی اور کو اور اگر مجھے کہا گیا ہے تو کیا مجھے شکریہ ادا کرنا چاہئے؟؟؟

چلیں لگے ہاتھوں ایک سوال آپ سے۔۔۔۔

کیا ون اردو سے پہلے بھی لکھتی تھیں؟ اور اگر لکھتی تھیں تو کب ، کہاں، کیسے۔۔۔۔۔

جی جی یقین کر لیجئے بھئی۔۔
نہیں میں نے پہلی بار لکھا ہی ون اردو پر ہے آ کر اس سے پہلے مجھ کو نہیں پتا تھا کہ میں کچھ لکھ بھی سکتی ہوں۔
ہاں پیپرز میں بہت لکھا ہے اس سے پہلے۔۔
ہائے وہ امتحانوں کے زمانے۔

Meem
17-03-2010, 07:41 PM
گھر میں ہم مزاج کون لگتا ہے زیادہ؟
کوئی بھی نہیں۔ ہم سب وکھرے ہیں۔۔
یا ویسے کس سے زیادہ بنتی ہے؟
بہن سے
اور فورم پر؟
خلوص' مینا' دعا سے۔۔۔ (ویسے تو سب سے ہی بن جاتی ہے۔)

آپ کو کون کس چیز میں۔ ۔ ۔ خود سے مماثل لگتا ہے۔ ۔ ۔ ؟
لو ۔۔ ہے کوئی ہم سا یہاں۔ ہم سا ہو تو سامنے آئے۔۔

اور کبھی کسی نے آپ کو ملایا ہو کسی سے؟۔ ۔ ۔ تو کس چیز میں؟

ملایا نا بہت بار۔۔ سب سے زیادہ منہا سے ملایا۔ اور سب سے پہلے خلوص نے کہا تھا کہ میں منہا سے ملتی جلتی ہوں۔۔ اس کے بعد سمارا سے اور ہما جی سے بھی ملایا گیا ہے۔۔
اور کس سے ملانے پر آپ نے کہا ہو۔ ۔ ۔ ۔ ارے واہ۔ ۔ ۔ میں فلاں جیسی لگتی ہوں۔۔
ابھی تک سمجھ نہیں آتا یہ کیونکہ یہ تو دوسروں پر ہے نا کہ ہم ان کو کیسے دکھتے ہیں۔۔
اور کس سے ملانے پر ایسے کہ۔ ۔ ۔ ۔ ارے لو۔ ۔ ۔میں بھلا فلاں جیسی لگتی ہوں کیا۔
ہاں نا منہا سے ملانے پر۔۔ میں کافی حیران ہوئی اور مجھ سے زیادہ خود منہا ہوئی تھی۔۔
لڑاکا نہیں ملا کوئی آپ کو؟۔ ۔ ۔ ۔ اچھا رکیں۔۔ ۔ دیکھنا دعا۔ ۔ ۔ مونا جی نے ذہین لوگوں میں نہیں لکھا تمہارا نام۔ ۔ ۔ ۔ (بھئی حسرت نہ رہ جائے کہیں نا۔ ۔ )
ملا کیوں نہیں ملا بعد میں یاد آیا مجھ سے سب سے زیادہ ساحرہ لڑتی ہے۔۔:p

بھئی۔ ۔ سب پسندیدہ چیزوں کا پوچھا نا۔ ۔ ۔ نام تو چند ایک کا مثال کے لیے دیا۔ ۔ اچھا۔ ۔ پسندیدہ لباس؟
شلوار قمیص۔۔ جس کا آرام دہ اور کاٹن/ لان کا ہونا بہت ضروری ہے۔
گھر میں آپ کی پسندیدہ جگہ؟۔ ۔ فورم پر پسندیدہ سیکشن؟۔ ۔ ۔
پسندیدہ پرندہ؟
میرا اپنا روم۔۔
ناولز سیکشن۔۔
چڑیا۔۔۔ ( ویسے مجھ کو برڈز اچھے نہیں لگتے)
چڑیا گھر گئی ہیں کبھی؟۔ ۔ ۔ کون سا جانور جو حقیقت میں دیکھ کر۔ ۔ بہت پسند آیا ہو آپ کو؟۔
ہاں جی گئی ہوں مگر کافی پہلے۔
میں شیر سے سب سے زیادہ امپریس ہوئی تھی۔ بڑی دہشت تھی ان کی۔۔
پالتو جانور ہے کوئی؟۔ ۔ مطلب گھر میں رکھا ہو ؟۔ ۔ ۔ پسند ہے آپ کو گھر میں جانور پرندے پالنا رکھنا؟۔ ۔ ۔
بالکل نہیں۔۔ ہرگز نہیں۔ کسی بھی قیمت پر نہیں۔۔
اچھا آپ ایسے کسی کی پسند ناپسند سے۔ ۔ ۔ اندازے لگاتی ہیں؟۔ ۔ ۔ مثلا۔ ۔ ۔ انہیں تو طوطا پسند ہے۔ ۔۔ ۔ تو طوطا چشم ہوں گے۔ ۔ ۔ یا جیسے کہتے ہیں۔ ۔ فلاں رنگ ،۔ ۔ ۔ ایسےمزاج کی علامت ہے۔ ۔ وغیرہ؟۔
بات چیت کر کے اندازہ ہو ہی جاتا ہے۔ مگر ایسے نہیں کیا کبھی کہ طوطا پسند ہے تو طوطا چشم ہوں گے۔۔
پودے گھر میں لگائے ہیں آپ نے؟۔ ۔ ۔ تو کون سے؟۔ ۔ آپ دیکھ بھال کرتی ہیں
جی ہاں لگائے ہیں۔۔ اور میں ہی کرتی ہوں ان کی دیکھ بھال۔۔ زیادہ تر پتوں والے ہیں۔۔

کہاں دیکھا مونا جی؟۔ ۔ ۔ اور مطلب۔ ۔ پتا کیسے چلا آپ کو کہ۔ ۔ یہ "وہ" ہیں؟۔ ۔ ۔
پھر کیا کیا آپ نے؟۔ ۔ ۔ ڈریں؟۔ ۔ ۔

ڈرتے تو اس وقت جب پتا ہوتا کہ یہ وہ ہیں۔۔
نانا ابا کے گھر میں ۔۔

Meem
17-03-2010, 07:49 PM
کوئی خوبی آپ کی۔ ۔ ۔ اس پر دھیان نہ دیا ہو کبھی کسی نے؟
ہاں نا بہت ساری ہیں جیسے کہ مجھ میں بہت مروت ہے۔ مگر پھر بھی سب منہ پھٹ یا صاف گو کہتے ہیں۔۔
کوئی ایسی خامی۔ ۔ ۔ جو کوئی دوسرا تیسرا کہے کہ ہے۔ ۔ ۔ آپ کے خیال میں نہیں لیکن؟۔
مغرور۔۔ روڈ۔۔۔ایٹیٹوڈ۔۔:mad: یہ بچپن سے سننے کو ملا ہے جب کہ میں بالکل بھی نہیں ہوں۔۔
تاثر اور اندازے لوگوں کے بارے میں۔ ۔ ۔ جو بدل گئے ہوں؟
یہ عموماً ہوتا ہے۔ فرسٹ امپریشن ہمیشہ ہی ٹھیک ہو صحیح بات نہیں ہے۔۔
اور کیا اکثر ہوتا ہے ایسا؟۔ ۔ کبھی کبھار؟۔ ۔ ۔ یا ہوتا ہی نہیں؟۔ ۔ بس جو پہلی بار میں تاثر ملتا ہے۔ ۔وہی قائم رہتا ہے۔ ۔ ۔ جو اندازہ لگایا ہو۔ ۔ ۔ وہی ٹھیک لگتا ہے؟۔
میں نے اب تک یہ سیکھ لیا ہے کہ سب کو وقت دو۔۔ وقت سب ثابت کردیتا ہے آپ کے کنسرنز۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔
بہت جلدی میں فیصلے نہیں کرنے چاہیئے۔۔کسی کے بھی متعلق۔۔

بھوک ۔ ۔ پیاس اور نیند۔ ۔ ۔ ۔ کس چیز میں سب سے کم برداشت ہے آپ کی؟
بھوک۔
حد سے حد کبھی بھوکا رہنا پڑا ہو۔ ۔ یا رہی ہوں۔ ۔ ۔ کتنا وقت؟
17-18 گھنٹے رہ چکی ہوں۔۔ مگر سچویشن کچھ ایسی تھی۔۔
ویسے روزہ جتنا لمبا ہو بس اتنا ہی بھوک برداشت کرتی ہوں میں۔۔
زیادہ سے زیادہ کتنی دیر تک جاگیں کبھی؟۔
پورا دن اور پوری رات جاگ سکتی ہوں اس سے زیادہ کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔۔
فیصلہ لینے کی صلاحیت کیسی ہے آپ کی؟۔
کافی اچھی ہے۔۔
عام حالات میں۔ ۔ ۔ اور ہنگامی حالات میں؟۔ ۔ ۔ کام کرتا ہے ذہن یا۔ ۔ ۔ بس بجلی گئی سمجھو۔ ۔ ؟
ہنگامی حالات میں ۔ سب سے اچھے فیصلے لیے ہیں۔۔ 8)

Meem
17-03-2010, 07:51 PM
میم جی آپ ایک دفعہ اپنی تمام "پیاریوں" کی لسٹ یہاں بتا ہی دیجیے۔۔۔ کبھی خلوص لاڈلی تو کبھی دُعا۔۔۔۔

تو آفیشل سوال یہ ہے کہ " اس فورم پر آپ کی کتنی لاڈو رانیاں ہیں ؟"

ارے ان میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جی۔
جیسے جیسے سب کے کے جوہر کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔۔ویسے آفیشلی اب تک تین ہیں۔۔

بہن بھائیوں میں کیا نمبر ہے آپ کا ؟ آپا جی کے عہدے پر ہیں یا نکی کے ؟

سب سے بڑی ہوں گھر میں۔۔میرے بعد بہن پھر دو بھائی۔۔

Meem
17-03-2010, 07:54 PM
میں مزید سوالات کے ساتھ حاضر ہوں۔

*آپ سے سب سے فضول سوال جو آج تک پوچھا گیا ہو؟ پوچھنے والے کا نام بھی بتائیں۔ (پوچھنے والی نہیں کہا)۔
::)
*نیند میں چلنے/بولنے کی عادت ہے؟
بالکل نہیں۔۔
* اگر کبھی آپ سے کسی کی بہتتت قیمتی چیز ٹوٹ جائے یا گم ہوجائے۔۔۔ تو بتادیں گی یا مکر جائیں گی کہ وہ تو آپ نے لی ہی نہیں تھی۔
بتادوں گی۔۔ بلکہ اس کو کمپنسیٹ کرنے کی کوشش بھی کروں گی۔۔
*ان میں سے کیا چلانے کا شوق ہے۔
http://i20.photobucket.com/albums/b215/always1tocare/animated/animals_183.gif

http://i717.photobucket.com/albums/ww173/prestonjjrtr/Smileys%20Summer/1sm281skydive.gif
خود لینڈ کرنے سے پہلے اتر جائیں گی یا سب کو "منزلِ مقصود" تک پہنچا کر؟

http://i77.photobucket.com/albums/j76/bigtwistee/animated/car.gif

http://i717.photobucket.com/albums/ww173/prestonjjrtr/DTL%20Welcome/Smiley03-1.gif
اس میں ہم بھی ساتھ ہیں۔

جس میں سب ساتھ ہیں وہ۔۔

دل خوش کردیا مونا جی۔

شکریہ شکریہ۔۔

Meem
17-03-2010, 09:12 PM
مینا;مونا میں جو جو سوال ذہن میں آرہے ہیں وہ پوچھ رہی ہوں۔۔۔ جواب سب کے دینے ہیں۔۔۔;)۔۔۔

جی جی ضرور۔۔
کھانے میں کونسی چیز دیکھ کر چڑ ہوتی ہے؟
جو مجھ کو پسند نہ ہو۔۔
نخرے کرتی ہو یا جو بھی سامنے ملے صبر شکر کر کے کھالیتی ہو؟
کوشش تو کرتی ہوں کہ کھالوں اگر نہ کھائی جائے تو نخرے کرتی ہوں۔۔
کسی کے گھر ڈنر پر جاؤ۔۔۔۔ اور وہ تمہارے سامنے کوئی ایسی ڈش رکھیں جو تم نہیں کھاتی۔۔۔۔ اور کھانے میں صرف وہی اکلوتی ڈش ہو۔۔۔تو کیا کرو گی۔۔
کھا لو گی؟ یا
صاف منع کردو گی؟
صاف منع کردوں گی کہ حقیقت میں بھی کرچکی ہوں۔۔
بہت سمجھانے پر بھی اگر کوئی آپ کی بات نہیں سمجھے تو کیا کرتی ہیں؟
;)
آخر تک کوشش کرتی ہوں اگر نہ مانیں تو پھر چپ ہوجاتی ہوں۔۔کہ اپنے فیصلے لینے کا حق سب کو ہے۔

Silversand.
17-03-2010, 09:13 PM
السلام علیکم ۔

لو جی میں بھی سوالوں کی پٹاری کھولتا ہوں۔

پسندیدہ ناول ہاتھ میں ہو ، اینڈ کےقریب قریب ، شدید نیند آ رہی ہو تو کیا کریں گی؟ سو جائیں گی کہ اینڈ پڑھ کر چھوڑیں گی؟

نا پسندیدہ مہمان آ جائیں اور آپ کو میزبانی کرنی پڑے تو دل دل میں غصہ کریں گی؟ کہ سامنے بھی اچھی اور دل سے بھی اچھی ہو کر ملیں گی؟

آپ کا شدید دل کرے بریانی کھانے کو ،فرمائش بھی کریں آپ اور کہا بھی جائے کہ بن رہی ہے پھر بھی آپ کھانے کی میز پر بیٹھیں تو سامنے گوبھی کا سالن آ جائے تو کیا ری ایکشن ہو گا؟

کوئی جملہ جو غصے کی کیفیت میں بے اختیار منہ سے نکلتا ہو؟

کپڑے استری کرتے وقت آپ کا پسندیدہ جوڑا کسی اور کے ہاتھوں جل جائے تو کیسے ری ایکٹ کریں گی؟

کپڑے دھونے اور استری کرنے دونوں میں سے کون سا کام آسان ہے؟

ابھی اتنا ہی باقی وقفے کے بعد۔

Meem
17-03-2010, 09:16 PM
*وقت کی پابندی کرتی ہیں یا نہیں؟
کوشش کرتی ہوں۔۔
* اگر کہیں انوائٹڈ ہوں تو وقت پر پہنچتی ہیں یا لیٹ؟
وقت پر۔۔
*اگر آپ کسی کو انوائٹ کریں اور وہ کافییی لیٹ پہنچے تو انتظار کریں گی یا ڈنر، لنچ کرکے بیٹھ جائیں گی؟
نہیں! میں ویٹ کرلوں گی۔۔
*اگر ایک دم مہمان آجائیں اور گھر میں کچھ پکا ہوا نہ ہو تو ڈائجسٹ کی ہیروئن کی طرح جھٹ پٹ ڈشز کا ڈھیر لگادیں گی یا باہر سے منگوائیں گی؟ (ویسے خالی ڈشز کا ڈھیر بھی لگایا جاسکتا ہے ضرور تھوڑی ان میں کچھ ہو بھی ;d)۔
ارے واہ آئیں ضرور آئیں اور مجھ کو بھی پکا کر کھلائیں۔۔ آئی ڈونٹ مائینڈ۔۔

*اگر کہیں باہر ڈنر کررہی ہوں اور بلّی ٹہلتی ہوئی آجائے تو بہادری سے پاؤں اوپر کرلیں گی یا ڈرپوک لوگوں کی طرح آنکھیں بند کرلیں گی؟
بہادری سے پاؤں اوپر۔۔
* اگر کہیں شاپنگ کرنے جائیں اور کوئی آپ کو آپی باجی کہہ دے تو کیا ری ایکشن ہوتا ہے؟ وہاں سے اگر کچھ پسند آجائے تو لیں گی یا آپی کہنے کی وجہ سے چھوڑ دیں گی؟

یہاں تو سب ہی باجی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں تو عادت ہے۔

Meem
17-03-2010, 09:28 PM
مینا;کسے تپانے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔۔۔ خلوص کو؟ یا دعا کو؟

میرے خیال سے تو میں ایسا نہیں کرتی کہ کسی کو تپاؤں۔ لیکن مزہ دعا کے ساتھ آئےگا۔۔ یہ یقین ہے۔۔
دڑبے میں جانے کا خیال کیسے آیا؟
کس پتا تھا کہ ڈربہ کیا ہے۔ ایک دن آئے فورم پر تو پتا لگا کہ جی ہم بھی اہل ڈربہ ہیں۔۔۔ کچھ زیادہ ہی قدرشناس ہیں لوگ یہاں کے۔ :cool:
دڑبے میں سب سے پہلے کس سے دوستی ہوئی تھی؟
سب نے ہی بہت اچھا رسپانس دیا تھا۔۔ سعد اور خسرو کو نہیں جانتی تھی پھر بھی بہت سارے ویلکم پوائنٹس ملے تھے۔
خلوص نے بھی کافی کوشش کر کے بات کی کہ میں تو بولتی ہی نہیں تھی زیادہ۔۔
غصہ آتا ہے تو کیا کرتی ہو؟
غصہ کرتی ہوں اور کیا۔۔
کبھی ایسا کیا غصے میں جس پر بعد میں پچھتائی ہو؟
ہاں نا۔:(۔ غصہ ایسی ہی بری چیز ہے۔۔
کس سے لڑائی کرنے کو ہر وقت تیار رہتی ہو؟ گھر میں اور یہاں ون اردو پر۔۔۔؟
مجھ کو لڑائی جھگڑے سے سخت گھبراہٹ ہوتی ہے اس لیے میرے سامنے تو سب سیٹ رہتے ہیں۔۔ گھر میں۔
فورم پر سب ہی اچھے ہیں۔۔

رائٹی ہو یا لیفٹی؟
رائٹی۔۔لیفٹی دونوں۔۔ مکس ہوں جی۔۔
کسی سے بات کرتے ہوئے آئی کونٹیکٹ رکھتی ہو۔۔۔یا ادھر ادھر دیکھتی ہو؟
ادھر ادھر۔۔
رات کو کب سوتی ہو؟ بلکہ یہ پوچھنا چاہیے۔۔۔ صبح کتنے بجے سونے جاتی ہو؟
جب نیند آئے بہت ساری تو سو جاتی ہوں۔۔
کچی نیند سے کوئی اگر اٹھادے تو کیسا ری ایکشن ہوتا ہے؟
ایسی ہمت کس کی ہو گی جی۔
گھر میں کس سے زیادہ قریب ہو؟
ہوں نہیں تھی ابا کے۔ اب بہن۔
کبھی فورم پر کسی کی پوسٹ پر گرون کیا؟
ایک بار غلطی سے تھینکس کی جگہ کر دیا تھا۔ پھر جلدی سے ریموو کیا۔۔
اگر کیا ہے تو گرون کر کے مزہ آیا؟
کیا ہی نہیں کبھی۔۔
جب کہیں کسی تقریب وغیرہ میں جاتی ہو تو دیسی آنٹیز کی کن باتوں سے الجھن ہوتی ہے؟
بیٹے میں بیٹھتی بچوں میں ہوں کہ بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں۔۔
کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
رات کا ۔۔
کس رائٹر سے ملنا چاہو گی؟
کسی سے بھی نہیں۔۔۔ میں نہیں چاہتی کہ امیج ٹوٹے کسی کا۔۔
کاسمیٹکس میں کیا پسند ہے؟

مسکارا۔۔
گفٹ دینا پسند ہے یا لینا؟
دینا۔۔
موویز اور ڈرامے دیکھتی ہو؟

ایکک زمانے میں دیکھتی تھی۔۔ اب نہیں دیکھتی بالکل بھی۔۔

Meem
17-03-2010, 09:48 PM
۔ ۔ ۔

مثلا۔ ۔ ۔ بیڈ پسند ہے یا چارپائی۔ ۔
چمچہ لیں گے یا پلیٹ۔ ۔ (اس مین ترمیم کے ساتھ۔ ۔ ۔ مونا جی۔ ۔ ! ڈوئی لیں گی۔ ۔ ۔ یا تھالی۔ ۔ ۔
روٹی یا ڈبل روٹی؟۔ ۔ ۔
کھانے کے لیے زندہ ہیں۔ ۔ یا زندہ رہنے کے لیے کھاتے ہیں۔ ۔ ۔ ؟
زمین۔ نہ بیڈ اور نہ چارپائی۔
پلیٹ۔
زندہ رہنے کے لیے

سب سےزیادہ مزہ۔ ۔ ۔کس کی کمپوزنگ میں آیا۔ ۔ کس ناول کی مطلب۔ ۔ ۔
اور سب سےزیادہ مشکل کون سا لگا۔ ۔ ۔ کمپوزنگ کرنے کے لیے؟۔ ۔ ۔
لایعنی سننا زیادہ مشکل ہے۔ ۔ یا بولنا؟۔ ۔ ۔

قراقرم کا تاج محل اور نانگا پربت کی کمپوزنگ میں،اور ابھی الکھ نگری میں آرہا ہے مزہ۔۔
رضیہ بٹ سے سارے ناولز بہت مشکل لگتے ہیں کمپوز کرنا۔۔
بولنا ۔ سن تو میں سب کی لیتی ہوں۔۔

مونا جی۔ ۔! کمپیوٹر کتنی بار خراب کرچکی ہیں اب تک۔ ۔ ۔ کامیابی سے؟۔ ۔ ۔ (ناکام کوششیں بھی گنوا سکتی ہین ویسے۔ ۔ )
جب نئی تھیں سائٹ پر۔ ۔ ۔ انٹرویو کا خیال آیا کبھی آپ کے ذہن میں؟۔ ۔ ۔ کہ آپ سے دینے کا کہا جائے گا تو؟۔ ۔ ۔ کیا جواب آتا تھا؟۔ ۔ ۔دے دیں گی؟۔ ۔ ۔ خوشی سے؟۔ ۔ ۔ بتکلف؟۔ ۔ ۔ یا انکار؟۔ ۔صاف یا سیاسی؟۔ ۔ ۔
ان گنت بار۔۔
نہیں کبھی نہیں۔ اور آیا بھی تو سوچا تھا کہ صاف منع کردوں گی۔۔
اس لیے کسی نے پوچھا ہی نہیں۔۔

کونسا موضوع ہے۔ ۔ بلا تکان سن۔ ۔ بول یا لکھ اور پڑھ سکتی ہیں جس پر؟۔ ۔ ۔
کتابیں پڑھنے کا مقصد؟۔ ۔ ۔آپ کے خیال میں کیا؟۔ ۔ ۔
پڑھائی کے زمانےمین۔ ۔ نصابی کتب زیادہ پڑھتی تھین۔ ۔ ۔ یا غیر نصابی؟۔ ۔ ۔
اخبار کس عمر سے پڑھنا شروع کیا آپ نے؟۔ ۔ ۔ اور کون سا صفحہ پڑھتی تھیں شروع میں؟۔ ۔
اور اب ؟۔ ۔ ۔ پورا اخبار پڑھتی ہیں ویسے؟۔ ۔ ۔
تاریخ۔ پر سن سکتی ہوں ۔سفر نامے۔۔آپ بیتیاں۔۔
ملکی حالات پر بھی سن سکتی ہوں۔ کم بولنے کی کوشش کرتی ہوں۔
کتابیں آپ کو بہت کچھ سکھاتی ہیں ۔ تو وہی کام لیتی ہوں سیکھنے کا ان سے۔۔
غیر نصابی۔۔شاید بچپن میں ہی یہ کوئی پانچویں کلاس سے ابا اماں کے لئیے جو ڈائسجٹ آتے تھے وہ۔۔ چھپ چھپ کر
۔پھر ابا نے دیکھ لیا تو کہا پڑھ لیا کرو مگر کورس کا پڑھ کر۔۔
اخبار یاد نہیں کہ شروع سے ہی آتا ہے تو جب سے پڑھنا سیکھا ہے پڑھتی ہوں شاید۔۔
سارا ہی پڑھتی ہوں مگر اسپیشلی اداریئے۔۔

غصہ آپ کو آتا زیادہ جلدی ہے۔ ۔ یا اترتا زیادہ جلدی ہے؟۔ ۔ ۔
کیسے نکالتی ہیں غصہ؟۔ ۔ ۔ ویسے نکالتی ہیں؟ ۔ ۔ ۔ یا دبا لیتی ہیں؟۔ ۔ ۔
نقصان وغیرہ کیا ہوکوئی؟۔ ۔ شدید غصے میں؟۔ ۔ وہ جو برتن وغیرہ توڑ دیتے ہیں لوگ جیسے؟۔ ۔
کیا چیز بہت اشتعال انگیز ہوتی ہے آپ کے لیے؟۔ ۔
اور کسے دیکھ کر۔ ۔ /سن کر۔ ۔ پڑھ کر۔ ۔ ۔ سوچ کر۔ ۔ جلد زائل ہوجاتا ہے غصہ آپ کا؟۔ ۔
اور کیا۔ ۔ قصدا آپ کوشش کرتی ہیں قابو کرنے کی غصہ شریف کو؟۔ ۔ ۔
پہلے بہت آتا تھا اور اب کم ہوگیا ہے کافی۔
کیسے نکالتی ہوں۔۔ غصہ دلانے والی کی شامت بلا کر۔۔
اشتعال انگیز تو بس یہ اخبار پڑھ کر بہت ہی افسوس ناک غصہ آتا ہے اپنی بےبسی پر۔۔
جی ہاں آگ لگا دی تھی غصے میں۔۔اور نہیں بتارہی بہت سے ایسے قصےہیں۔۔
نکال دیتی ہوں فوراً ۔۔
ہاں اب بھی آتا تو ویسا ہی ہے اشتعال شدید والا۔ مگر اب کنترول ہوجاتا ہے۔ الحمدللہ۔

ویسے تو خیر سے قوسن ہیں آپ۔ ۔ ۔ بڑی باجی بھی ہیں لیکن۔ ۔ ۔ بچپن میں۔ ۔ ۔ یا ابھی بھی۔ ۔ ۔ اپنی چیز شیئر کرلیتی ہیں آرام سے؟۔ ۔ ۔ کسی خاص کے ساتھ؟۔ ۔ ۔ یا کسی کے ساتھ سرے سے نہیں؟۔ ۔ ۔
کوئی بغیر پوچھے استعمال کرلے آپ کی چیز؟۔ ۔ ۔ کیسا ردعمل ہوتا ہے آپ کا؟۔ ۔ ۔
ہاں یہ سوال۔ ۔ پسند ہے مجھے بڑا۔ ۔ ۔ کوئی محاورہ ایسا۔ ۔ ۔ جس میں آپ کے خیال میں تبدیلی کی ضرورت ہو؟۔ ۔
شئیر کرنا نہیں پسند۔ یا تو اس کو ہی دے دیتی ہوں یا نہیں دیتی ۔ مگر بانٹنا نہیں اچھا لگتا۔۔ یا تو میری ہوتی ہے چیز یا نہں ہوتی۔ درمیانی صورتحال مجھ کو پسند نہیں ہے۔۔
پہلے بہت برا لگتا تھا اب فرق کم کم پڑتا ہے۔۔
نہیں یاد ایسا کوئی محاورہ۔۔

اپنے گھر والوں میں۔ ۔ کس کی کون سی عادت بہت پسند ہے؟۔ ۔
اپنے والدین کی کون سی عادات۔ ۔ آپ چاہیں کہ آپ میں بھی ہوں؟۔ ۔ ۔ ۔
کتنی مستقل مزاج ہیں؟۔ ۔ ۔ ویسے مستقل مزاج۔ ۔ ضدی۔ ۔میں فرق ہے تو کیا؟۔ ۔ ایک ہیں تو کیسے؟۔ ۔ ۔
اور آپ کن باتوں یا معاملات میں استقامت دکھاتی ہیں؟۔ ۔ یا ٹھان لیتی ہیں ۔ ۔
آپ کے ہاں سب سے زیادہ کس کی بات مانی جاتی ہے؟۔ ۔ ۔ مطلب آپ بہن بھائیوں میں؟۔ ۔ ۔

اماں کی ہر ایک کا کر کے بھول جاتی ہیں وہ اور کسی کا برا یاد نہیں رکھتیں۔ اور مجھ کو بھی یہی سکھاتی ہیں۔
تو یہی عادت آجائے ۔۔
ابا کی تو سب ہی پسند تھیں۔۔
مستقل مزاج نہیں ہوں ، مگر کمٹمنٹ کر کے نبھاتی ہوں۔۔
کیا ٹھان لیتی ہوں۔ ویسے تو کوشش کرتی ہوں کہ مجھ پر نہ پڑے کچھ ۔ اگر پڑ جائے تو مرتا کیا نہ کرتا کہ مصداق کر ہی لیتی ہوں کام۔۔
میری۔۔

Meem
17-03-2010, 09:52 PM
یہاں فورم پر کس میمبر کی پوسٹ/تھریڈ ضرور پڑھتی ہو؟

کیسی کتابیں پڑھنا اچھا لگتا ہے؟

کیسا میوزک پسند ہے؟

اگر آپ اخبار پڑھ رہی ہیں اور ساتھ ساتھ کوئی اور آپ کے ساتھ پڑھنے لگے تو کیسا ری ایکشن ہوگا؟ (یہ سوال شاید صبا یا خلوص کا ہے)

ڈربے میں سب کی پڑھتی ہوں اور مین فورم پر ٹیم بھائی کی۔۔

بس پڑھنا اچھا لگتا ہے تو اشتہار بھی پڑھ لیتی ہوں،
میوزک لایٹ۔
میں ان کو ہی دے دوں گی کہ آپ پڑھ لیں میں بعد میں دیکھ لوں گی۔۔

Meem
17-03-2010, 09:58 PM
اپنے علاوہ۔ ۔ دوسروں سے کیا سیکھا آپ نے؟۔ ۔ ۔کتابوں سے۔ ۔ (تو کس کتاب سے کیا سیکھا۔ ۔ یاد ہو اگر)۔ ۔ یا انسانوں سےدوسرے یا جانوروں سے بھی سبق لیتا اور سیکھتا ہے انسان۔ ۔ ۔ آپ کا ایسا کوئی تجربہ؟۔ ۔ ۔
اخبار کون سا آتا ہے آپ کے ہاں؟۔ ۔ ۔
دوستی کرنے میں پہل کرتی ہیں؟۔ ۔ یا دوسرا ہی کرے تو ہوجائے گی ورنہ نہیں؟۔ ۔ ۔
آپ کے خیال میں۔ ۔ ۔ آپ سب بہن بھائیوں میں ذہین کون ہے زیادہ اور سمجھدار کون؟۔ ۔ ۔ اور سلیقہ مند کون اور محنتی کون؟۔ ۔ ۔

بہت کچھ۔
انسانوں سے تو بہت سیکھا خصوصاً فورم پر آکر۔۔۔ کہ یہاں لگا پوری دنیا سے رابطہ ہے۔ سب میں کوئی نہ کوئی خصوصیت ہوتی ہے جو کہ گھر کی محدود فضا میں ناممکن ہے کہ آپ سیکھ لیں۔۔
جنگ۔
دوسرا کرے تو ہوجاتی ہے۔ مجھ میں یہ کوالٹی نہیں ہے بالکل بھی۔۔
ذہین میں ہوں،
سمجھدار اور محنتی باقی سب ہیں اس لے بہت آگے ہیں ماشاء اللہ سے۔۔

Meem
17-03-2010, 10:32 PM
السلام وعلیکم
مونا ماشاءاللہ بہت اچھا چل رہا ہے تمھارا انٹرویو پڑھ کرمزہ آیا کچھ سوالات میری طرف سے بھی ہیں ذرا نظرِ کرم کر لینا
وعلیکم السلام۔
خود اپنا پوسٹ کیا ہوا پسندیدہ موضوع؟
ایک ٹاپک تھا شروع میں نام بھول گئی اس کا محبت کو لے کر تھا۔۔

خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟
سب کی سن لینا۔۔اور کرنا اپنی ہی ہی ہی ہی
خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟
غصہ کرنا۔
خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟
نہیں کرسکتی۔۔
ون اردو کے کوئی سے 3 فیورٹ دھاگے؟
جس میں بامقصد ڈسکشن ہوں۔۔ وہ سب اچھے لگتے ہں۔
کیا آپ ڈائری لکھنے کے عادی ہیں؟
نہیں۔
سٹارز پر یقین رکھتی ہیں؟
تفریحاً
پسندیدہ اقوالِ ذریں؟
آپ اپنا کام کرتے جایئے وقت آپ کے لیے دوستیاں اور محبتیں خود پیدا کر لے گا۔۔
کس طرح کے لوگ پسند ہیں؟
جو کئیرنگ ہوں۔۔
ہمارے سسٹم کی بنیادی خامیاں آپ کی نظر میں؟
سسٹم بولے تو۔۔ پاکستان کا۔؟۔ بے حسی۔ ہم بےحس ہیں اور یہی ہر خرابی کی جڑ ہے۔
کچھ برا ہوا تو کیا ہوا۔ ہم تو محفوظ ہیں ۔
اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔۔
پاکستان کا دوہرا نظام تعلیم جس میں پڑھایا تو اردو میں جاتا ہے لیکن ملازمت کے لیےامیدوار سے انٹرویو انگریزی میں لیا جاتا ہے کیا آپ سمجھتی ہیں اس سے نوجوان نسل میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے؟
کوئی نہیں بڑھ رہا
نئی نسل بڑے فخر سے انگریزی بولتی ہے اور اس سے بھی زیادہ فخر سے کہتی ہےکہ جی اردو نہیں آتی۔ آسان الفاظ استعمال کیجئے۔۔
کسی کی قابلیت جانچنے کا بہترین ذریعہ آپ کی نظر میں؟
قابلیت تو جوہر ہوتا ہے جو آہستہ آہستہ ہی کھلتا ہے۔ میری وہ نگاہ نہیں جی ۔۔
کس طرح کے لوگ نا پسند ہیں؟
جھوٹے۔۔
دوسروں کی وہ عادت جو آپ کو بہت ذہر لگتی ہو۔۔میرا مطلب بُری؟
بس یہی کہ جھوٹ نہ بولیں باقی سب چلتا ہے کہ کوئی بھی مکمل نہیں ہے۔۔جن میں' میں خود شامل ہوں۔۔
کوئی ناقابل فراموش واقعہ؟
بہت سارے ہیں۔
آپ کی زندگی کا اب تک سب سے بہترین لمحہ؟
کالج کا پہلا دن۔
آپ کو اگر کسی جگہ سے اچھا ریسپانس نہ ملے تو اس صورت میں آپ کیا کرتی ہیں
کچھ نہیں صبر۔ اور کیا۔۔
کون سے عوامل (طریقہ،چیزیں) آپ کے خراب مزاج کو فورا سے ٹھیک کردیتے ہیں؟
بارش کا موسم ' سمندر
آپ کے دوست خود بخود بن جاتے ہیں یا آپ شعوری کوشش کرتی ہیں؟
خود ہی ۔ میں تو کم ہی دوست بنا پاتی ہوں دوسرے مجھ کو بنا لیتے ہیں سب ان کی کوشش جی۔
ٓآپ دوستی کن شرائط پہ کرتی ہیں؟
دوستی میں کوئی شرط نہیں ہوتی سوائے اخلاص کے۔
آپ اچھی رازداں ہیں یا نہیں؟
میرے خیال سے ہوں ۔۔
گھر والوں سے دور رہتی ہیں تو کس کو سب سے ذیادہ مس کرتی ہیں؟
اماں کو۔۔
میٹرک کرنے تک آپ کیا بننا چاہتی تھیں اور پھر انٹر میڈیٹ کے بعد اور اب جب کہ آپ تعلیم سے فارغ ہو چکی ہیں تو جو بن چکی سو بن چکی اور کیا بننا چاہتی ہیں۔ اگر آپ کے اپنے اختیار میں ہوتا تو کونسے شعبہ میں جانا پسند کرتیں۔
جو بننا چاہتی تھی وہی بنی میٹرک کے بعد۔

آئینہ دیکھ کے پہلا خیال کیا آتا ہے؟
~
زندگی میں وہ کونسی خواہش ہے جو پوری نہ ہوسکی؟
بہت ساری ہیں۔۔
آپ کاسب سے بڑا دشمن کون ہے؟
شاید تھوڑی سی سستی میری۔
کراچی کے بارے میں کیا خیال ہے؟
مجھے کراچی سے محبت ہے۔
کس چیز سے پیار ہے اور کیوں؟
اپنے بھانجے اور بھتیجے سے۔ ایویں اور بلاوجہ
اچھا سنا ہے پیچھے دیکھنے سے لوگ پتھر ہو جاتے ہیں۔۔۔ کیا آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی ایسا لمحہ جو آپکو پتھر کر سکتا ہے؟
نہیں لوگوں کے رویہ آپ کو پتھر کردیتے ہیں۔۔ پیچھے مڑ کے دیکھنے کی بھئی گنجائش نہیں رہتی ایسی ہی پتھر ہوجاتے ہیں آپ۔۔
گر آپ کی جاسوسی پہ کسی کو لگا دیا جائے تو آپ کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟
یہ تو بالکل بھی ویسی نہیں ہیں جیسی دکھتی ہیں۔۔
اچھا اگر کوئی یہ کہے کہ فلاں آپ کی برائیاں کر رہا تھا تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟
ہیں ۔۔ اچھی بات ہے ۔ اور یقینا افسوس ہوگا۔
وه كون شخص هے جسكے نقش و قدم پر آپ چلتی هيں یا چلنے کی خواہش ہے؟
سر سید احمد خان۔۔
آپ اپنی سالگرہ کے دن کو اہمیت دیتی ہیں؟
نہیں۔۔
آپ کا یہ خاص دن کس طرح گزرتا ہے؟
کافی سے زیادہ اچھا کہ سب یاد رکھتے ہیں۔ اور بہت سارے گفٹ ملتے ہیں۔۔
آپ کو اس دن سب سے پہلے کون وِش کرتا ہے؟
بھائی ۔۔ چھوٹا والا اور بھابی بھی۔۔
اس دن کس کی وِش کا سب سے زیادہ انتظار رہتا ہے؟ ( اگر یہ سوال بہت ذاتی لگے تو بے شک گول کر جائیں)
کوئی یادگار تحفہ جو اب تک سنبھال کے رکھا ہو؟
دوستوں کا جو ملک سے باہر ہیں۔۔ ہاں جی کارڈز رکھتی ہوں سنبھال کر۔۔
اس دن تحفے میں کیا لینا اچھا لگتا ہے؟
جو بھی خلوص سے دیا جائے۔ میں سب رکھتی ہوں۔

Meem
17-03-2010, 11:16 PM
السلام علیکم ۔
وعلیکم السلام،
لو جی میں بھی سوالوں کی پٹاری کھولتا ہوں۔
صحیح۔
پسندیدہ ناول ہاتھ میں ہو ، اینڈ کےقریب قریب ، شدید نیند آ رہی ہو تو کیا کریں گی؟ سو جائیں گی کہ اینڈ پڑھ کر چھوڑیں گی؟
اسی پر تو ڈانٹ کھاتی ہوں کہ سوتی نہیں ہے۔۔ کوشش کروں گی کہ پورا پڑھ لو چاہے صبح ہوجائے۔۔
نا پسندیدہ مہمان آ جائیں اور آپ کو میزبانی کرنی پڑے تو دل دل میں غصہ کریں گی؟ کہ سامنے بھی اچھی اور دل سے بھی اچھی ہو کر ملیں گی؟
دل ہی دل میں نہیں اپنے روم آکر زور زور سے بولوں گی کہ پھر آگئے یہ ۔۔۔ اور پھر ٹھنڈی ہوکر ان سے آرام سے ،مل لوں گی۔:(
آپ کا شدید دل کرے بریانی کھانے کو ،فرمائش بھی کریں آپ اور کہا بھی جائے کہ بن رہی ہے پھر بھی آپ کھانے کی میز پر بیٹھیں تو سامنے گوبھی کا سالن آ جائے تو کیا ری ایکشن ہو گا؟
ارے جس نے کہا ہوگا اس کے حق میں دعائے خیر کرو، اس کے اچھوں کو بھی بریانی کھلانی ہوگی۔۔

کوئی جملہ جو غصے کی کیفیت میں بے اختیار منہ سے نکلتا ہو؟

~
کپڑے استری کرتے وقت آپ کا پسندیدہ جوڑا کسی اور کے ہاتھوں جل جائے تو کیسے ری ایکٹ کریں گی؟
چلو کوئی بات نہیں یہ مجھ سے بھی ہوسکتا تھا۔۔
کپڑے دھونے اور استری کرنے دونوں میں سے کون سا کام آسان ہے؟
کپڑے نہیں دھلتے مجھ سے ۔ا ستری کرلوں گی۔۔
ابھی اتنا ہی باقی وقفے کے بعد۔

Khuloos
17-03-2010, 11:58 PM
ارے۔ ۔ ناعمہ جی یہ تو پوچھنا بھول گئیں شاید۔ ۔ ۔ کہ فورم پر۔ ۔ سب سے کنجوس ممبر
سب سے سخی کون؟۔ ۔
بڑا بامروت کون؟ اور بےمروت کون زیادہ؟

Khuloos
18-03-2010, 12:04 AM
پرانی سائٹ پر آمد ہوئی تھی نا آپ کی؟۔ ۔ ۔ آپ کو انتخاب ملے تو۔ ۔ کیا واپس بدلنا چآہیں گی اسے پرانے اسٹائل میں؟۔ ۔ یا ایسے ہی پسند ہے ؟۔ ۔
اور پرانی سائٹ پر منفی پوائنٹ ملا کبھی کوئی؟۔ ۔ ۔ تو کیسا لگا تھا؟۔ ۔
کس موقع کی تاریخ پر نشان زد کریں گی کیلنڈر پر؟۔ ۔ سب سے پہلے۔ ۔
1: ٹیم بھائی شکریہ کریں کسی پوسٹ پر آپ کی۔ ۔ ۔
2:یازغل بھائی سمجھانے کے علاوہ۔ ۔ ۔ آپ سے سمجھا بھی جائیں کچھ۔ ۔
3:- وہ تاریخ ۔ ۔ جب فراز بھایا پورا دن سستی سے دور رہیں۔ ۔ بلکہ سستی دور رہے ان سے۔ ۔

Khuloos
18-03-2010, 12:12 AM
دانت گنے کبھی آپ نے اپنے؟۔ ۔ ۔
کتنے ہیں پھر؟۔ ۔ ۔ عقل داڑھ نکل آئی آپ کی؟۔ ۔ ۔ کوئی فرق پڑتا ہے ویسے عقل داڑھ کے نکل آنے یا نہ نکلنے سے؟۔ ۔ ۔ مطلب عقل بڑھنے نہ بڑھنے سےکوئی تعلق ہے ان کا؟
اچھا کوئی بھی کام صفائی سےکرتی ہیں یا۔ ۔ کام 15 منٹ کا۔ ۔ سمیٹنا بعد میں 20 منٹ کا؟۔ ۔ ۔
صبح عموما کتنے بجے ہوتی ہے آپ کی؟۔ ۔
زیادہ سے زیادہ کبھی کتنی دیر تک سوئی ہیں؟۔ ۔ ۔

HarfeDua
18-03-2010, 12:50 AM
*مونا جی یہ بتائیں ناول کتنی دیر میں پڑھ لیتی ہیں؟ اسپیڈ کا پوچھ رہی ہوں۔
*اب تو ماشاءاللہ خود بھی لکھنے لگی ہیں۔۔۔ تو کیا پہلے سے لکھنے کا شوق تھا یا ون اردو پر آکر ہوا؟
*فیورٹ رائٹر کون ہیں۔ ۔ ۔ اور کس لیے پسند ہیں؟

;d;d
یہ کیسے سوال ہیں خلوص۔

HarfeDua
18-03-2010, 12:58 AM
* اگر آپ کو کسی بات سے چڑ ہو اور کوئی آپ سے بار بار وہی کہتا رہے تو کیا کرتی ہیں؟ اگنور یا غصہ؟

*اسکول میں کبھی چییٹنگ کی؟ یا کروائی؟

*آپ کی ڈروئنگ کیسی ہے مونا جی؟ یہ تو پوچھا ہی نہیں کبھی۔ اچھا ڈرا کرلیتی ہیں یا ایسے ہی؟

مینا;کسے تپانے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔۔۔ خلوص کو؟ یا دعا کو؟

میرے خیال سے تو میں ایسا نہیں کرتی کہ کسی کو تپاؤں۔ لیکن مزہ دعا کے ساتھ آئےگا۔۔ یہ یقین ہے۔۔

:o
چچ چچ
میں تپوں گی ہی نہیں۔ :cool:

Khuloos
18-03-2010, 01:11 AM
کیا چیز زیادہ ناقابل یقین ہوگی ۔ ۔ ۔ ان میں سے۔ ۔
1:دعا کا کسی دن ۔ ۔۔ کسی بھی بات پر نہ پتنا ۔ ۔ نا ناراض ہونا ۔ ۔۔
2:-میرا خاموش رہنا۔ ۔ ۔
3:رعنا جی کا اپنے ذاتی کھاتے سے۔ ۔ ۔ بلا کسی ڈیل کے پوائنٹ دینا ۔ ۔ ۔

یہ کیسے سوال ہیں خلوص۔
کیوں؟ ۔۔ اتنے اچھے سوال ہیں ۔ ۔واقعی میں غالبا سب بتیس دانت ہی سمجھتے رہتے ہیں ۔ ۔ جبکہ آخری داڑھیں ہر کسی کی ضروری نہیں نکل ہی چکی ہوں ۔ ۔ ۔ جب میں نے گنے اپنے ۔ ۔ تو 28 تھے کل ۔ ۔ ۔ور اتنی پریشان ہوئی میں کہ ۔ ۔سب کہ بتیس تو میرے 4 کم کیوں ہیں ۔ ۔ شرمندہ بھی ہوئی تھی شاید بلکہ ۔ ۔ ۔بےچاری میں ۔ ۔معصوم مظلوم ۔۔ غافلہ صالحہ ۔ ۔ ۔

KishTaj
18-03-2010, 02:14 PM
السلامُ علیکم
میم سے مونا آپی ذرا اس طرف بھی نظر ڈالیئے گا۔۔۔اور ان میں سے جن سوالات کے جوابات دے چکی ہیں انہیں دہرانا ضروری نہیں۔۔۔یعنی ریپیٹیشن ناٹ الاؤڈ
تو مونا آپا آیئے سوالات کی پہلی قسط کی طرف ،۔۔۔ظاہر ہے آپ کا انٹرویو چل رہا ہے تو بھلا میں کب آپ کو یونہی چھوڑ دینے والی ہوں۔~:p۔۔۔

آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتی ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟
کتنی مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنی صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھیں یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتی ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتی ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتی ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کی مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتی ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتی ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتی ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتی ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتی ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتی ہیں؟
بہت ذیادہ بولتی ہیں یا کم گو ہیں؟

مذید سوالات کا انتطار کیجیئے۔۔۔۔ لیکن اس سے پہلے ان بنیادی سوالات کے جوابات ضرور دیجیئے گا،۔۔۔۔ ~;dکیوں کہ رپورٹ کارڈ فورم کی چٹاخ خالہ یعنی ہما آپی کے سامنے بھی پیش کی جائے گی۔۔۔
شکریہ

fiza_chillimilli
18-03-2010, 06:14 PM
السلام علیکم!

چند سوالات میری طرف سے

اگر آپ کو سزا دینی ھو تو?

لڑکے اور لڑکیوں کی پسندیدہ اور ناپسندیدہ عاد ات?

زندگی کب خوبصورت لگی اور کب بدصورت?

ماں کیا ھے?

کون سا ملک بہت پسند ھے اور کون سا ناپسند? اور کیوں?

کبھی جھوٹ بولا? اگر ہاں تو کب?

کیا آپ سٹریٹ فارورڈ ھو?

کسی کو دعا دینی ھو تو کیا کہتی ہیں? (کیا الفاظ استعمال کرتی ہیں?)

دنیا میں سب سے پیارا رشتہ? وجہ?

Meem
19-03-2010, 01:42 AM
ارے۔ ۔ ناعمہ جی یہ تو پوچھنا بھول گئیں شاید۔ ۔ ۔ کہ فورم پر۔ ۔ سب سے کنجوس ممبر؟
فراز۔۔
سب سے سخی کون؟
خلوص۔۔دعا۔ مینا
بڑا بامروت کون؟
میں خود اور کون
اور بےمروت کون زیادہ؟
فراز( نوٹ یہ اس نے خود بتایا ہے مجھ کو)

پرانی سائٹ پر آمد ہوئی تھی نا آپ کی؟
جی نہیں۔
۔ ۔ آپ کو انتخاب ملے تو۔ ۔ کیا واپس بدلنا چآہیں گی اسے پرانے اسٹائل میں؟۔ ۔ یا ایسے ہی پسند ہے ؟۔ ۔
یہ بھی نئی ہے مگر میں اس سے کم پرانی پر ممبر بنی تھی۔ خیمی بستی کا تو کچھ سمجھ ہی نہیں آتا مجھ کو۔۔
اور پرانی سائٹ پر منفی پوائنٹ ملا کبھی کوئی؟۔ ۔ ۔ تو کیسا لگا تھا؟
یہ کسی اور کے سوال ہیں بھئی۔۔چینج کرو
کس موقع کی تاریخ پر نشان زد کریں گی کیلنڈر پر؟۔ ۔ سب سے پہلے۔ ۔
1: ٹیم بھائی شکریہ کریں کسی پوسٹ پر آپ کی۔ ۔ ۔
2:یازغل بھائی سمجھانے کے علاوہ۔ ۔ ۔ آپ سے سمجھا بھی جائیں کچھ۔ ۔
3:- وہ تاریخ ۔ ۔ جب فراز بھایا پورا دن سستی سے دور رہیں۔ ۔ بلکہ سستی دور رہے ان سے۔ ۔

سستی دور رہے ان سے۔ اور مجھ کو کسی کو سمجھانا نہ پڑے۔۔

دانت گنے کبھی آپ نے اپنے؟۔
ہاں۔
کتنے ہیں پھر؟۔
کبھی گنتی پوری نہ ہوئی۔مگر
۔ ۔ عقل داڑھ نکل آئی آپ کی؟
نہیں۔۔ ۔ ۔
کوئی فرق پڑتا ہے ویسے عقل داڑھ کے نکل آنے یا نہ نکلنے سے؟۔
ہمارے یہاں کم عقل ہونا ہی بہتر ہے۔
۔ ۔ مطلب عقل بڑھنے نہ بڑھنے سےکوئی تعلق ہے ان کا؟
نہیں میرا ایسا کوئی خیال نہیں۔ ویسے اپنے گن کر بتاؤ ذرا۔۔
اچھا کوئی بھی کام صفائی سےکرتی ہیں یا۔ ۔ کام 15 منٹ کا۔ ۔ سمیٹنا بعد میں 20 منٹ کا
صفائی سے کرتی ہوں۔ بلکہ آرام آرام سے اس لیے اپنے گھر میں سست کہلاتی ہوں۔۔
صبح عموما کتنے بجے ہوتی ہے آپ کی؟۔ ۔
جب آنکھ کھل جائے تب۔۔
زیادہ سے زیادہ کبھی کتنی دیر تک سوئی ہیں؟
مممم یاد نہیں شاید 10 گھنٹے۔۔???

Meem
19-03-2010, 01:46 AM
*مونا جی یہ بتائیں ناول کتنی دیر میں پڑھ لیتی ہیں؟ اسپیڈ کا پوچھ رہی ہوں۔
*اب تو ماشاءاللہ خود بھی لکھنے لگی ہیں۔۔۔ تو کیا پہلے سے لکھنے کا شوق تھا یا ون اردو پر آکر ہوا؟
*فیورٹ رائٹر کون ہیں۔ ۔ ۔ اور کس لیے پسند ہیں؟

;d;d
یہ کیسے سوال ہیں خلوص۔

اسپیڈ تو کافی اچھی ہے مگر کچھ اندازہ نہیں ایک بار چیک کیا تھا تو جاسوسی ڈائجسٹ کے 80 پیجز ایک گھنٹے میں پڑھے تھے۔۔

نہیں شوق بس پڑھنے کا ہے لکھنے کی حوصلہ افزائی یہیں ہوئی ہے۔
بلکہ اب تو لکھ کر شرمندہ بھی ہوں کہ کیوں لکھا۔۔۔
ممتاز مفتی' علیم الحق حقی' عنیزہ سید کے ان کے باتیں مجھ کو آسانی سے سمجھ آجاتی ہیں۔۔
بہت سادہ بیانی ہے۔

Meem
19-03-2010, 01:47 AM
* اگر آپ کو کسی بات سے چڑ ہو اور کوئی آپ سے بار بار وہی کہتا رہے تو کیا کرتی ہیں؟ اگنور یا غصہ؟

*اسکول میں کبھی چییٹنگ کی؟ یا کروائی؟

*آپ کی ڈروئنگ کیسی ہے مونا جی؟ یہ تو پوچھا ہی نہیں کبھی۔ اچھا ڈرا کرلیتی ہیں یا ایسے ہی؟

:o
چچ چچ
میں تپوں گی ہی نہیں۔ :cool:

جو مجھ کو جانتی ہیں ان کو پتا ہے کہ میں ایک ہی بار میں سن لیتی ہوں۔ تو جو جانتے ہیں ریپیٹ نہیں کرتے ۔
اور جو نہیں جانتے ان کا اگنور کرتی ہوں۔۔
ہاں جی کی بھی اور کرائی بھی۔۔
کبھی اچھی تھی اب علم نہیں۔۔ بلکہ کافی اچھی ہے اسپیشلی کارٹونز اور اسکیچنگ میں۔۔

Meem
19-03-2010, 01:49 AM
کیا چیز زیادہ ناقابل یقین ہوگی ۔ ۔ ۔ ان میں سے۔ ۔
1:دعا کا کسی دن ۔ ۔۔ کسی بھی بات پر نہ پتنا ۔ ۔ نا ناراض ہونا ۔ ۔۔
2:-میرا خاموش رہنا۔ ۔ ۔
3:رعنا جی کا اپنے ذاتی کھاتے سے۔ ۔ ۔ بلا کسی ڈیل کے پوائنٹ دینا ۔ ۔ ۔
کیوں؟
گل کا کسی کو پوائنٹس دینا۔۔
۔۔ اتنے اچھے سوال ہیں ۔ ۔واقعی میں غالبا سب بتیس دانت ہی سمجھتے رہتے ہیں ۔ ۔ جبکہ آخری داڑھیں ہر کسی کی ضروری نہیں نکل ہی چکی ہوں ۔ ۔ ۔ جب میں نے گنے اپنے ۔ ۔ تو 28 تھے کل ۔ ۔ ۔ور اتنی پریشان ہوئی میں کہ ۔ ۔سب کہ بتیس تو میرے 4 کم کیوں ہیں ۔ ۔ شرمندہ بھی ہوئی تھی شاید بلکہ ۔ ۔ ۔بےچاری میں ۔ ۔معصوم مظلوم ۔۔ غافلہ صالحہ ۔ ۔ ۔
;d

Meem
19-03-2010, 02:06 AM
السلامُ علیکم
وعلیکم السلام
میم سے مونا آپی ذرا اس طرف بھی نظر ڈالیئے گا۔۔۔اور ان میں سے جن سوالات کے جوابات دے چکی ہیں انہیں دہرانا ضروری نہیں۔۔۔یعنی ریپیٹیشن ناٹ الاؤڈ
تو مونا آپا آیئے سوالات کی پہلی قسط کی طرف ،۔۔۔ظاہر ہے آپ کا انٹرویو چل رہا ہے تو بھلا میں کب آپ کو یونہی چھوڑ دینے والی ہوں۔۔۔۔

آپ کا پورا نام؟
مونا
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
33

آپکی تعلیم کتنی ہے؟
ایم اے اکنامکس
کونسے ادیب پسند ہیں؟
ممتاز مفتی' علیم الحق حقی' عنیزہ سید۔
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کسی سے نہیں۔۔
کہاں رہتی ہیں؟
گھر میں۔۔۔ مطبل کراچی میں
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
اماں، بہن، دو بھائی، بہنوئی ' بھابی ' بھتیجا بھتیجی اور بھانجا
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
چار۔۔ پہلا
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟
پی سی پر (ون اردو پر)
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
بہت سارے ہیں
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
محنت
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
قوس۔۔ بس تفریحا
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
کافی ہے۔۔
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟
جنگ۔۔ فرنٹ پیج ہی۔۔
کتنی مذہبی ہیں؟
???
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
7-8 سال کی عمر تک شاید

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
ریڈنگ'ریڈنگ
زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟
ایک اچھا انسان ۔۔ کوشش میں ہوں
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
مثبت ہونا بہت ضروری ہے زندگی آرام سے گزارنے کے لیے۔۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
تکمیل ذات

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
آپ جیسا ایک اور
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟
بہت کم ہیں دوست۔ میں نہیں بناتی دوست خود بن جاتے ہیں۔
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟
نہیں بالکل نہیں۔ میں بہت فرینڈلی ہوں۔۔ مگر سامنے والے رعب میں آجاتے ہیں۔۔
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟
جو روز آخرت کامیاب ہو۔۔۔

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
نہیں ۔۔
کتنی صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
ابوو ایوریج
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھیں یا ہیں؟
ابا کے تھی۔ بہن کے ہوں۔
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟
بہن سے۔۔ اور اماں سے بھی۔۔
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
کافی الگ ہوتا ہے۔۔۔
ناراض ہوتی ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
بہت کم۔ اور ناراض ہوجاؤں تو پھر ۔۔۔ ~
ذیادہ بولتی ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
گھر میں بولتی ہوں ویسے خاموش طبع ہوں۔۔
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
میں چپ ہوجاؤں گی۔ بلکہ کوشش کروں گی وہ ٹاپک ہی ختم ہو۔۔
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتی ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
یہ سوال مجھ کو سمجھ نہیں آیا۔۔
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
بس اخبار پڑھنے کی حد تک۔۔
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
شاید اچھے ۔ شاید بالکل اچھے نہیں۔۔
مظبوط اعصاب کی مالک ہیں یا حساس ہیں؟
حساس ۔۔ مگر مضبوط اعصاب الگ بات نہیں ہوتی۔۔???
کتنی زبانیں جانتی ہیں؟
اردو۔۔ وہ بھی ٹھیک سے نہیں آتی۔
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
اردو سے،
عربی سیکھنے کا شوق ہے۔۔
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟
10 منٹس
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتی ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتی ہیں؟
بالکل نہیں ۔۔ میں بہت ریزروڈ ہوں
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتی ہیں؟
جس سے کوئی خوش ہو۔
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتی ہیں؟
کچھ بالکل الٹ کام کر کے۔
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
ودن اے سیکنڈ
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
جھوٹ پر یا غلط بیانی کہہ لیں،
غصہ آئے تو کیا کرتی ہیں؟
غصہ کرتی ہوں
بہت ذیادہ بولتی ہیں یا کم گو ہیں؟
نارمل

مذید سوالات کا انتطار کیجیئے۔۔۔۔ لیکن اس سے پہلے ان بنیادی سوالات کے جوابات ضرور دیجیئے گا،۔۔۔۔ ~;dکیوں کہ رپورٹ کارڈ فورم کی چٹاخ خالہ یعنی ہما آپی کے سامنے بھی پیش کی جائے گی۔۔۔
شکریہ

Meem
19-03-2010, 02:13 AM
السلام علیکم!
وعلیکم السلام
چند سوالات میری طرف سے

اگر آپ کو سزا دینی ھو تو?
لوڈشینڈنگ کافی سزا ہے میرے خیال سے۔
لڑکے اور لڑکیوں کی پسندیدہ اور ناپسندیدہ عاد ات?
لڑکیوں میں ان کا گریس اچھا لگتا ہے۔
اور وہی بات کہ کچھ ایسا کریں کہ ان کا گریس ختم ہو۔۔
لڑکوں میں ڈیسنسی۔۔

زندگی کب خوبصورت لگی اور کب بدصورت?
الحمدللہ ابھی تک اچھی ہی لگتی ہے۔۔
ماں کیا ھے?
اللہ میاں کا تحفہ
کون سا ملک بہت پسند ھے اور کون سا ناپسند? اور کیوں?
کس حساب سے پوچھا یہ۔
رہنے کے لیے پاکستان۔
گھومنے کے لیے انگلینڈ اور اسپین۔
ناپسند تو کوئی نہیں۔۔ کیونکہ جانتی کم ہوں۔۔
کبھی جھوٹ بولا? اگر ہاں تو کب?
کئی بار مگر چھوٹے چھوٹے سے کہ میں گھر پر نہیں اگر کوئی فون آئے تو کہہ دو
کیا آپ سٹریٹ فارورڈ ھو?
جی کہہ سکتے ہیں~
کسی کو دعا دینی ھو تو کیا کہتی ہیں? (کیا الفاظ استعمال کرتی ہیں?)
اللہ پاک ویسے تم۔ آپ کو خوش کردیں جیسا آپ چاہتے ہوں۔۔کچھ ایسا ہی۔۔
دنیا میں سب سے پیارا رشتہ? وجہہ
?

ہسبینڈ وائف کا اگر سمجھیں تو نہیں سب سے برا بھی یہی ہے۔
شاید اپنے والدین کو دیکھ کر لگا یہ۔۔

Maria Masood
19-03-2010, 04:56 AM
بہتتتتت اچھا انٹرویو چل رہا ہے میم آپی۔۔۔۔

آپ کراچی کے کون سے ائیریاء میں رہتی ہیں؟(اگر بتانا چاہیں تو)
آپ کراچی کے کون کون سے مقامات گھوم چکی ہیں؟
اور کہاں جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہیں۔؟
سوٹ اپنی پسند کا لیتی ہیں یا جو بھی مل جائے لے لیتی ہیں؟
کراچی کی کون کون سی مارکٹیں ہیں جن کا چپہ چپہ جانتی ہیں؟
کبھی ٹھیلے والے کے پاس کھڑے ہوکہ چاٹ یا گول گپے یا گنے کا رس پیا ہے۔۔؟
چیزیں لیتے وقت پیسے کم کراتی ہیں؟

فلحال کے لیے اتنا ہی۔۔۔۔

Meem
19-03-2010, 05:23 PM
بہتتتتت اچھا انٹرویو چل رہا ہے میم آپی۔۔۔۔
شکریہ جی
آپ کراچی کے کون سے ائیریاء میں رہتی ہیں؟(اگر بتانا چاہیں تو)
گلشن ٹاؤن
آپ کراچی کے کون کون سے مقامات گھوم چکی ہیں؟
فوڈ اسپاٹ زیادہ ہیں ۔ اس کے علاوہ کافی پتا ہے۔ مگر اس کو گھومنے میں نہ لیا جائے۔۔
اور کہاں جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہیں۔؟
کوشش ہوتی ہے کہ نہ جاؤں کہیں۔۔
سوٹ اپنی پسند کا لیتی ہیں یا جو بھی مل جائے لے لیتی ہیں؟
اپنی پسند کا۔
کراچی کی کون کون سی مارکٹیں ہیں جن کا چپہ چپہ جانتی ہیں؟
طارق روڈ۔۔ویسے میں نام بھول جاتی ہوں شاپس کے۔
کبھی ٹھیلے والے کے پاس کھڑے ہوکہ چاٹ یا گول گپے یا گنے کا رس پیا ہے۔۔؟
کئی بار ۔۔ اس کام میں تو سب سے زیادہ مزہ آتا ہے۔۔ اس میں لسی بھی ایڈ کرلو۔۔
چیزیں لیتے وقت پیسے کم کراتی ہیں؟
ہاں بالکل

فلحال کے لیے اتنا ہی۔۔۔۔

:):)

Silversand.
19-03-2010, 05:36 PM
مونا باجی ، مونا باجی ، میں نے بھی سوال کرنے ہیں۔ رُکیے کاپی کھول لوں ۔ وہاں سے دیکھ دیکھ کر لکھتا ہوں۔

ہمممممم ۔ تو یہ بتائیے کہ ۔

خوشبو اور رنگ میں سے دلکش کیا ہے آپ کے نزدیک ؟

شور یا خاموشی ؟

بریسلیٹ یا نیکلیس؟

مسکراہٹ یا قہقہہ؟

سُننا یا کہنا ؟

بہار میں پھولوں کا کھلنا اور مرجھا جانا ؟ یا خزاں میں ہر جگہ پتوں کی سجی محفل؟

درخت سے جُدا ہوئے پتوں میں زندگی ہوتی ہے؟ کیا ان کی حیات بعد الموت کو مانتی ہیں؟ کہ بس زندگی ختم تو ختم۔

قوس قزح میں کون سا رنگ سب سے اچھا لگتا ہے؟

ون اردو کے اس میسج باکس میں جو اسمائلیز ہیں ان میں سب سے زیادہ کون سی پسند ہے؟

اور سب سے زیادہ کون سی اسمائلی نا پسند ہے؟

کھانا دسترخوان پر بیٹھ کر کھاتی ہیں؟ کہ ڈائننگ ٹیبل پر ؟

کون سا ویب براوزر استعمال کرتی ہیں؟

میرے سگنیچر میں الٹ پھلٹ ہوتا یہ بے بی کیسا لگ رہا ہے؟ اور اسے دیکھ کر کیا خیال آتا ہے؟

ابھی کے لیے کافی ہے ۔ باقی ذرا بعد میں تنگ کرتا ہوں ;d

Meem
19-03-2010, 06:17 PM
مونا باجی ، مونا باجی ، میں نے بھی سوال کرنے ہیں۔ رُکیے کاپی کھول لوں ۔ وہاں سے دیکھ دیکھ کر لکھتا ہوں۔

اس سے پہلے کیا کر رہے تھے۔۔
ہمممممم ۔ تو یہ بتائیے کہ ۔

خوشبو اور رنگ میں سے دلکش کیا ہے آپ کے نزدیک ؟
رنگ

شور یا خاموشی ؟
خاموشی

بریسلیٹ یا نیکلیس؟
سچی بولوں تو دونوں میں سے کوئی نہیں پھندے لگتے ہیں زیور مجھ کو۔۔

مسکراہٹ یا قہقہہ؟
مسکراہٹ

سُننا یا کہنا ؟
سُننا

بہار میں پھولوں کا کھلنا اور مرجھا جانا ؟ یا خزاں میں ہر جگہ پتوں کی سجی محفل؟
خزاں ۔۔۔ ایک نئی بہار کی آمد کی نوید۔۔

درخت سے جُدا ہوئے پتوں میں زندگی ہوتی ہے؟ کیا ان کی حیات بعد الموت کو مانتی ہیں؟ کہ بس زندگی ختم تو ختم۔
بالکل ہوتی ہے۔ یہ ایک پراسیس ہے۔۔ ہاں جی مانتی ہوں۔۔ زندگی ختم کہاں ہوتی ہے اس کی نئی شروعات ہوتی ہے۔۔

قوس قزح میں کون سا رنگ سب سے اچھا لگتا ہے؟
قوس و قزح مکمل اچھی لگتی ہے ایک بھی رنگ کم ہو تو اس کو کون قوس و قزاح کہے گا۔۔

ون اردو کے اس میسج باکس میں جو اسمائلیز ہیں ان میں سب سے زیادہ کون سی پسند ہے؟
پسند :confused:
ناپسند:o

اور سب سے زیادہ کون سی اسمائلی نا پسند ہے؟
:o
کھانا دسترخوان پر بیٹھ کر کھاتی ہیں؟ کہ ڈائننگ ٹیبل پر ؟
دستر خوان پر
کون سا ویب براوزر استعمال کرتی ہیں؟
فائر فاکس
میرے سگنیچر میں الٹ پھلٹ ہوتا یہ بے بی کیسا لگ رہا ہے؟ اور اسے دیکھ کر کیا خیال آتا ہے؟
زندگی کی۔۔۔ گرنا پڑنا۔ لڑھکنا پھر بھی آگے بڑھنا۔۔

ابھی کے لیے کافی ہے ۔ باقی ذرا بعد میں تنگ کرتا ہوں ;d
8)

Silversand.
19-03-2010, 06:36 PM
کوئی ادھار مانگے تو دے دیتی ہیں ؟

اور اگر دیتی ہیں تو واپس اس شخص کے لوٹانے کا انتظار کریں گی؟ کہ شیدید ضرورت کی صورت میں خود سے مانگ لینا مناسب سمجھیں؟

اردو کی حروف تہجی میں کون سا حرف بہت پسند ہے؟

انگریزی کی حروف تہجی میں کون سا حرف بہت پسند ہے؟

پرانی سائٹ کا فارمیٹ پسند تھا ٫ کہ نئی والی کا پسند ہے؟

کوئی چھوٹا غلطی کر جائے تو کیسے ری ایکٹ کرتی ہیں؟

کوئی غلط ہونے پر اور سمجھانے پر بھی خود کو غلط تسلیم نہ کرے تو سمجھانے کا عمل جاری رکھتی ہیں کہ اسے اس کے حال پر چھوڑ دیتی ہیں؟

بندہ بندہ دیکھ کر نصیحت کرتی ہیں؟ کہ جہاں ضروری ہو کہہ دیتی ہیں؟

زندگی کوئی دو وشنز عنایت کرنا چاہے تو کیا مانگیں گی؟

آپ کو دوسروں کے سگنیچرز اچھے لگتے ہیں؟ دیکھنے کی حد تک کہ ان سے کوئی اچھی بات ،میسج پِک کر لیتی ہیں؟

کوئی اپنا اداس ہو ، کچھ شیئر بھی نہ کرنا چاہے تو اس کو تنہا چھوڑ دیتی ہیں کہ وجہ پوچھ کر دم لیتی ہیں؟

موت سامنے ہو تو آخری خواہش زندگی کی کیا کریں گی؟

آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی زندگی کے چند ہی دن بچے ہیں تو کیا حکمت عملی اپنائیں گی؟ روتے دھوتے ، افسردہ ہوتے؟ یا جو اللہ کی مرضی؟

اسماء
19-03-2010, 06:44 PM
مونا آپی۔۔۔۔آپ کتنی ڈیسنٹ ہیں ماشاءاللہ۔۔۔

بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت تتتتتتتت اچھا انٹرویو ہے آپ کا۔۔۔۔زبردست۔۔۔۔
اب مجھے سمجھ بھی نہیں آ رہا کہ میں آپ سے کیا سوال پوچھوں؟؟

Silversand.
19-03-2010, 06:45 PM
مونا آپی۔۔۔۔آپ کتنی ڈیسنٹ ہیں ماشاءاللہ۔۔۔

بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت تتتتتتتت اچھا انٹرویو ہے آپ کا۔۔۔۔زبردست۔۔۔۔
اب مجھے سمجھ بھی نہیں آ رہا کہ میں آپ سے کیا سوال پوچھوں؟؟

لو جی پوچھ تو بیٹھی ہو سوال ۔;);d

اسماء
19-03-2010, 07:08 PM
لو جی پوچھ تو بیٹھی ہو سوال ۔;);d
ارے ہاں ۔۔یہ تو میں سوال پوچھ بیٹھی۔۔۔۔۔:)

Meem
19-03-2010, 10:11 PM
کوئی ادھار مانگے تو دے دیتی ہیں ؟
جی ہاں
اور اگر دیتی ہیں تو واپس اس شخص کے لوٹانے کا انتظار کریں گی؟ کہ شیدید ضرورت کی صورت میں خود سے مانگ لینا مناسب سمجھیں؟
ایک دو سال بعد تو کہہ ہی دیتی ہوں۔۔

اردو کی حروف تہجی میں کون سا حرف بہت پسند ہے؟
ا'م '

انگریزی کی حروف تہجی میں کون سا حرف بہت پسند ہے؟
A'

پرانی سائٹ کا فارمیٹ پسند تھا ٫ کہ نئی والی کا پسند ہے؟
پرانی سائیٹ کا۔۔۔ اسکی عادت نہں ہورہی ہے ابھی تک۔۔ مگر وقت کے ساتھ بدلتے انداز۔۔
کوئی چھوٹا غلطی کر جائے تو کیسے ری ایکٹ کرتی ہیں؟
برداشت۔کر کے۔

کوئی غلط ہونے پر اور سمجھانے پر بھی خود کو غلط تسلیم نہ کرے تو سمجھانے کا عمل جاری رکھتی ہیں کہ اسے اس کے حال پر چھوڑ دیتی ہیں؟
آخر تک کوشش کرتی ہوں۔ مگر جب نہ مانے تو چھوڑ دیتی ہوں حال پر۔۔کہ شاید یوں ہی ہونا ہے اس کے ساتھ۔۔

بندہ بندہ دیکھ کر نصیحت کرتی ہیں؟ کہ جہاں ضروری ہو کہہ دیتی ہیں؟
بندہ دیکھ کر بات کرتی ہوں کہ اس کو بھی چاہیئے نصحیت یا نہیں۔۔

زندگی کوئی دو وشنز عنایت کرنا چاہے تو کیا مانگیں گی؟
سکون۔۔ جو کچھ بھی ملے اس میں سکون ہو۔۔ بس

آپ کو دوسروں کے سگنیچرز اچھے لگتے ہیں؟ دیکھنے کی حد تک کہ ان سے کوئی اچھی بات ،میسج پِک کر لیتی ہیں؟
اچھی بات جو بھی کہے اچھی ہوتی ہے۔
ہاں جی کر لیتی ہوں۔۔

کوئی اپنا اداس ہو ، کچھ شیئر بھی نہ کرنا چاہے تو اس کو تنہا چھوڑ دیتی ہیں کہ وجہ پوچھ کر دم لیتی ہیں؟
نہیں جو جیسے کمفرٹبیل ہو ویسے ہی رہے تو اچھا ہوتا ہے۔

موت سامنے ہو تو آخری خواہش زندگی کی کیا کریں گی؟
اوئے اب جانے بھی دو۔۔ جان چھوڑو۔۔بہت جی لیے۔۔

آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی زندگی کے چند ہی دن بچے ہیں تو کیا حکمت عملی اپنائیں گی؟ روتے دھوتے ، افسردہ ہوتے؟ یا جو اللہ کی مرضی؟
سب سے معافی مانگ لوں گی نا اور جو جو جس کی امانت ہوگی اس کو پہنچادوں گی۔
رونے کی کیا بات بھئی۔۔ کس کو یہاں رہنا ہے۔ اچھا ہے وقت سے چلے جائیں۔۔ چلتے ہاتھ پیروں۔۔آمین۔۔

HarfeDua
19-03-2010, 10:22 PM
اچھا مونا جی یہ بتائیں۔۔ کیا پریفر کریں گی؟

کوک یا اسپرائیٹ؟
ٹینس یا بیڈ منٹن؟
ہاکی یا کریکٹ؟ (کھیلنے کو نہیں کہہ رہی دیکھنے کا پوچھ رہی ہوں)
گلاب جامن یا رس ملائی؟
عینک یا سن گلاسز؟
ڈرامہ یا مووی؟
ناول یا افسانہ؟
برگر یا بند کباب؟
سیخ کباب یا بہاری کباب؟
مووی یا ڈرامہ؟
انارکلی یا جولیئٹ؟
رومیو یا شہزادہ سلیم؟ (کیریکٹر)

;d

Meem
19-03-2010, 10:31 PM
اچھا مونا جی یہ بتائیں۔۔ کیا پریفر کریں گی؟

کوک یا اسپرائیٹ؟
سیون اپ
ٹینس یا بیڈ منٹن؟

بیڈمنٹن
ہاکی یا کریکٹ؟ (کھیلنے کو نہیں کہہ رہی دیکھنے کا پوچھ رہی ہوں)
کرکٹ
گلاب جامن یا رس ملائی؟
رس ملائی
عینک یا سن گلاسز؟
دونوں میں سے کچھ بھی نہیں۔۔
ڈرامہ یا مووی؟
مووی
ناول یا افسانہ؟
ناول
برگر یا بند کباب؟
دونوں ہی نہیں۔۔
سیخ کباب یا بہاری کباب؟
سیخ کباب
مووی یا ڈرامہ؟
???
انارکلی یا جولیئٹ؟
جولیئٹ
رومیو یا شہزادہ سلیم؟ (کیریکٹر)
رومیو۔

Khuloos
19-03-2010, 10:36 PM
کھانے میں نمک مرچ کیسا لیتی ہیں مونا جی؟۔ ۔ ۔ تیز یا بہت ہلکا؟۔ ۔ یا درمیانہ بس؟۔ ۔
اچھا کسے حلق سے اتارنا زیادہ مشکل ہے۔ ۔ ۔ ٹھنڈی ٹھار چائے۔ ۔ یا گرما گرم آئس کریم؟۔ ۔ ۔

Meem
19-03-2010, 10:38 PM
مونا آپی۔۔۔۔آپ کتنی ڈیسنٹ ہیں ماشاءاللہ۔۔۔

بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت تتتتتتتت اچھا انٹرویو ہے آپ کا۔۔۔۔زبردست۔۔۔۔
اب مجھے سمجھ بھی نہیں آ رہا کہ میں آپ سے کیا سوال پوچھوں؟؟

بہت شکریہ۔۔
یہ کہ کوئی نہیں۔۔;d

Khuloos
19-03-2010, 10:39 PM
خشک میوہ جات میں کیا پسند آپ کو؟۔ ۔ ۔
کون سے کالم نگار پسند ہیں؟۔ ۔ اور کیوں ؟۔ ۔
کسی کو پڑھ کر لگا کہ۔ ۔ اس سے اچھا تو آپ خود لکھ لیں؟۔ ۔
تبصرہ کرتی ہیں خود سے۔ ۔ یا گھر میں کسی سے؟۔ ۔ کوئی تحریر پڑھ کر۔ ۔ کالم پڑھ کر؟

Khuloos
19-03-2010, 10:41 PM
تیاری کیسے کرتی تھیں امتحانات میں؟۔ ۔ اور کب سے کرتی تھیں؟۔ ۔ ۔ آخری دن؟۔ ۔ یا مہینہ بھر پہلے سے؟۔ ۔ ۔ یا ساتھ ساتھ روز کے روز پڑھتی تھیں؟۔ ۔ ۔
ٹہل کر پڑھتی ہیں ۔ ۔ بیٹھ کر یا لیٹ کر؟۔ ۔ ۔

Khuloos
19-03-2010, 10:43 PM
چھٹی کا کون سا دن پسند ہے آپ کو؟۔ ۔ مطلب جمعہ کو چھٹی ہو۔ ۔ یا اتوار کو؟۔ ۔ کب مزہ آتا ہے؟۔ ۔
بچپن میں کون کون سے کھیل کھیلے؟۔ ۔ ۔ گڑیاں تھیں آپ کے پاس؟۔ ۔
جواب سے اندازہ لگاتے ہیں لوگ۔ ۔ ۔ کیا آپ سوال کرنے والے کے سوال سے کوئی نتیجہ ۔ ۔ کوئی اندازہ لگاتی ہیں؟۔ ۔ ۔

Khuloos
19-03-2010, 10:46 PM
اچھا آپ کہ رہی تھین۔۔ گاڑی پر جاتی ہیں۔ ۔ مطلب۔ ۔ ۔ ویسے رکشہ وغیرہ یا۔ ۔ گھریلو گاڑی پر؟۔ ۔
خود ڈرائیو کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔ڈرائیونگ آتی ہے آپ کو؟۔ ۔ کیسی؟۔ ۔
کتنی بار میں پاس کیا تھا ٹیسٹ آپ نے؟۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور ٹیسٹ دیتے وقت۔ ۔ کیا کوئی رکشہ ٹرک نہیں گزرا تھا ؟۔ ۔ ۔ ۔

HarfeDua
19-03-2010, 10:47 PM
اچھا کچھ مزید

خلوص یا مینا؟
ہما یا سمارا؟
یا ان میں سے کوئی نہیں صرف میرا
نام ہی کافی ہے؟
;d

اسکیننگ یا کمپوزنگ؟
رائٹنگ یا ریڈنگ؟
ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ؟
کیمسٹری یا بائیو؟
میتھ یا فزکس؟
ڈرنا یا ڈرانا؟
رونا یا رلانا؟
چڑنا یا چڑانا؟
زرداری یا دردِ سری؟ (ویسے یہ ایک ہی بات نہیں؟)
ابھی اور سوچنے دیں۔

Khuloos
19-03-2010, 10:49 PM
اچھا یہ۔ ۔ ۔مخاطب کو دیکھنے کے بجائے۔ ۔ ادھر ادھر دیکھتی ہیں۔ ۔ ۔ کاہے کو؟۔ ۔ شرمیلی ہیں کیا؟۔ ۔ (یہ اس جواب پر۔ ۔ عمران بھائی نے پوچھا تھا مجھ سے۔ ۔ )۔ کسی کے گھر میں ہوں پھر بھی؟۔ ۔ ۔ وہ کیا سمجھے گا۔ ۔ ۔ آپ جائزہ لے رہی ہیں ان کے گھر کا؟۔ ۔ ۔
اچھا یادداشت کیسی ہے آپ کی؟۔ ۔ ۔
یادوں کے لیے آپ کے خیالات؟۔ ۔ ۔ ہر اچھی بری بات یاد رکھنے کی قائل ہیں؟۔ ۔ ۔

Meem
19-03-2010, 10:49 PM
خشک میوہ جات میں کیا پسند آپ کو؟۔ ۔
کاجو' چلغوزے اور مونگ پھلی
کون سے کالم نگار پسند ہیں؟۔ ۔ اور کیوں ؟۔
کافی سارے تھے۔۔ مسرت جبیں، رؤف کلاسرا۔ حامد میر؛ جاوید چوہدری
کسی کو پڑھ کر لگا کہ۔ ۔ اس سے اچھا تو آپ خود لکھ لیں؟۔
نام نہیں یاد ان کا۔۔ مگر ہیں ایک ایسے بھی،
تبصرہ کرتی ہیں خود سے۔ ۔ یا گھر میں کسی سے؟۔ ۔ کوئی تحریر پڑھ کر۔ ۔ کالم پڑھ کر؟
ہاں جی ڈسکشن تو ہوتی ہے گھر مں جیسے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کے کالم پر۔ یا کچھ اور ایسا ہی آیا ہو انٹرستنگ

تیاری کیسے کرتی تھیں امتحانات میں؟۔
آرام آرام سے ۔ اور کب سے کرتی تھیں؟
بالکل اینڈ میں۔
۔ ۔ آخری دن؟۔ ۔ یا مہینہ بھر پہلے سے؟۔ ۔ ۔ یا ساتھ ساتھ روز کے روز پڑھتی تھیں؟۔
اگر 6 پیپرز ہیں تو سب کے دو دو دن پاس ہونے کے لیے اتنا کافی ہے۔ پھر کچھ ایسا تھا کا لیکچرز اٹینڈ کرو تو خود ہی پاس ہوجاتے ہیں۔۔
ٹہل کر پڑھتی ہیں ۔ ۔ بیٹھ کر یا لیٹ کر؟۔
بیٹھ کر

Khuloos
19-03-2010, 10:52 PM
اچھا کچھ مزید

خلوص یا مینا؟
ہما یا سمارا؟
چچ۔ ۔ ۔ ۔ رقیبن کا نام کیوں رکھا میرے ساتھ۔ ۔ ۔ (بدتمیز محذوف ہے ویسے۔ ۔ رقیبن کے ساتھ۔ ۔ )
اور ہما اور سمارا۔ ۔ ۔ ۔ کیسے کیسے لوگ پیارے ہیں مونا جی کو۔ ۔ ۔
مونا جی۔ ۔ ! بغل میں چھری اور۔ ۔ ۔ ۔ کبھی عملی مظاہرہ دیکھا اس کا؟۔ ۔ ۔
اللہ گنجے کو ناخن نہ دے۔ ۔ ۔
بلی کے خواب میں۔ ۔ ۔
بندر کیا جانے۔ ۔ ۔
اونٹ رے اونٹ۔ ۔ ۔
ایک تو کریلا اوپر سے۔ ۔ ۔
کس کے لیے کہیں گی؟۔ ۔ سائٹ پر۔ ۔ گھر میں۔ ۔ ملنےوالوں میں سے ؟۔ ۔

Khuloos
19-03-2010, 10:57 PM
خشک میوہ جات میں کیا پسند آپ کو؟۔ ۔
کاجو' چلغوزے اور مونگ پھلی
کون سے کالم نگار پسند ہیں؟۔ ۔ اور کیوں ؟۔
کافی سارے تھے۔۔ مسرت جبیں، رؤف کلاسرا۔ حامد میر؛ جاوید چوہدری
کسی کو پڑھ کر لگا کہ۔ ۔ اس سے اچھا تو آپ خود لکھ لیں؟۔

اگر 6 پیپرز ہیں تو سب کے دو دو دن پاس ہونے کے لیے اتنا کافی ہے۔ پھر کچھ ایسا تھا کا لیکچرز اٹینڈ کرو تو خود ہی پاس ہوجاتے ہیں۔۔
ٹہل کر پڑھتی ہیں ۔ ۔ بیٹھ کر یا لیٹ کر؟۔
چلغوزے چھیل کر کھانا۔ ۔ ۔ ایسا ہے۔ ۔ ۔ کھودو پہاڑ اور۔ ۔ ۔ ۔ آپ آرام سے چھیل لیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ یا جب چھیل لینے میں کامیاب ہوتی ہیں تو۔ ۔ ۔ اندر سے پسا ہوا چلغوزہ دریافت ہوتا ہے؟۔ ۔ ۔ ۔
مسرت جبیں کے مجھے بھی پسند ویسے۔ ۔ اور جاوید چوہدری کے بھی کافی۔ ۔ ۔ حامدمیر لیکن۔ ۔ ۔
ارشاد احمد حقانی کے نہیں پڑھتی تھیں آپ؟۔ ۔ ۔ پڑھے لکھے لوگ تو بڑی تعریف کرتے ان کی۔ ۔ ۔
ویسے آپ پابندی سے جاتی تھیں پڑھنے۔ ۔ زمانۂ طالب علمی میں۔ ۔ ۔ یا چھٹیاں کرتی تھیں؟۔ ۔ ۔پیریڈ چھوڑتی تھیں کوئی؟۔ ۔ ۔

Khuloos
19-03-2010, 11:00 PM
اچھا کچھ اور محاورے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کس سےزیادہ مطابقت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔ آپ کے نزدیک۔ ۔ ۔
لوہے کو لوہا کاٹتا ہے۔ ۔ ۔
بلی کے گلے میں گھنٹی۔ ۔ ۔ ۔(بھئی لمبے والے پورے خود کرلیجیے گا۔ ۔ )
سونے پر سہاگہ۔ ۔ ۔
الٹا چور کوتوال کو۔ ۔
دوسروں کو نصیحت۔ ۔ ۔
کمبل ہونا۔ ۔ ۔ (دعا کے علاوہ۔ ۔ ۔ )

HarfeDua
19-03-2010, 11:00 PM
چچ۔ ۔ ۔ ۔ رقیبن کا نام کیوں رکھا میرے ساتھ۔ ۔ ۔ (بدتمیز محذوف ہے ویسے۔ ۔ رقیبن کے ساتھ۔ ۔ )
اور ہما اور سمارا۔ ۔ ۔ ۔ کیسے کیسے لوگ پیارے ہیں مونا جی کو۔ ۔ ۔
مونا جی۔ ۔ ! بغل میں چھری اور۔ ۔ ۔ ۔ کبھی عملی مظاہرہ دیکھا اس کا؟۔ ۔ ۔
اللہ گنجے کو ناخن نہ دے۔ ۔ ۔
بلی کے خواب میں۔ ۔ ۔
بندر کیا جانے۔ ۔ ۔
اونٹ رے اونٹ۔ ۔ ۔
ایک تو کریلا اوپر سے۔ ۔ ۔
کس کے لیے کہیں گی؟۔ ۔ سائٹ پر۔ ۔ گھر میں۔ ۔ ملنےوالوں میں سے ؟۔ ۔
;d
پیارے پیارے لوگ پیارے ہیں مونا جی کو۔۔۔ آپ کا نام نکال کر۔;)

یہ بھی ایڈ کرلیں
ہاتھی کے دانت کھانے کے اور۔ ۔ ۔
کوا جو چلا ہنس کی چال۔ ۔ ۔
خربوزے کو دیکھ کر۔ ۔ ۔کون رنگ پکڑتا ہے بھلا؟

Khuloos
19-03-2010, 11:03 PM
سامنے آپ کے تعریف کی جائے آپ کی۔ ۔ کیسا محسوس کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔
اچھا آپ کس خیال میں کیا بہتر ہے زیادہ۔ ۔
سامنے تعریف۔ ۔ ۔سامنے ہی برائی بھی۔ ۔
برائی اور تعریف۔ ۔ دونوں ہی پیٹھ پیچھے۔ ۔ ۔
برائی سامنے ۔ ۔ تعریف غیرموجودگی میں۔ ۔
یا۔ ۔ تعریف سامنے۔ ۔ اور برائی ۔ ۔ ۔

کسی ایسی بات میں تعریف سنیں۔ ۔ جو نہ ہو آپ میں۔ ۔ ۔ تو کیا کرتی ہیں؟۔ ۔منع کردیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ یا۔ ۔ مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے؟۔ ۔
ایسے ہی برائی ہورہی ہو۔ ۔ جو غلط ہو۔ ۔ آپ کی۔ ۔ تو ؟۔ ۔

Khuloos
19-03-2010, 11:06 PM
;d
پیارے پیارے لوگ پیارے ہیں مونا جی کو۔۔۔ آپ کا نام نکال کر۔;)

یہ بھی ایڈ کرلیں
ہاتھی کے دانت کھانے کے اور۔ ۔ ۔
کوا جو چلا ہنس کی چال۔ ۔ ۔
خربوزے کو دیکھ کر۔ ۔ ۔کون رنگ پکڑتا ہے بھلا؟

ہاں۔ ۔ ۔ ظاہر ہے۔ ۔ ایک وقت میں۔ ۔ نقل چور اور لڑاکا پیارے ہوسکتے ہیں۔ ۔ ۔ یا امن پسند۔ ۔ ۔ مجھے تو نکالنا ہی پڑے گا۔ ۔ ۔ :P
اور وہ محاورہ بھی تو رکھو۔ ۔ ۔ بڑے میاں تو بڑے میاں۔ ۔ ۔ ؛d

Khuloos
19-03-2010, 11:14 PM
کسی کام سےمنع کیا ہو کبھی۔ ۔ کسی بڑے نے۔ ۔ اور چھپ کر کیا ہو آپ نے۔ ۔اور پکڑی بھی گئی ہوں؟۔ ۔ ۔ (یہ ادھار کا سوال ہے۔ ۔ صبا کا۔ ۔ )
اچھا مونا جی۔ ۔ ! کچی سبزی کھانے ہو۔ ۔ کوئی ایک تو کون سی کھاسکیں گی؟۔ ۔
1:بھنڈی۔ ۔
2:کریلا۔ ۔
3:بینگن۔ ۔ ؟

fiza_chillimilli
20-03-2010, 12:11 AM
لڑکوں اور لڑکیوں کے پسندیدہ نام?

وہ کون سی عادتیں ہیں جو آپ میں ہیں، مگر دوسروں سے ان کے بارے میں سن کے غصہ آجاتا ھے۔?

پسندیدہ پھول اور ناپسندیدہ بھی?

کوئی دیرینہ خواہش?

کن پر ترس آتا ھے?

کن پر رشک آتا ھے?

گھر میں پسندیدہ جگہ اور ناپسندیدہ بھی?

کبھی لڑائی جھگڑا کیا? اگر ہاں تو ذرا حال احوال سنا دیجیئے۔

آپ کی نظر میں دنیا کا خوبصورت مرد?

آپ کی نظر میں دنیا کا بدصورت مرد?

آپ کی نظر میں دنیا کی خوبصورت عورت?

آپ کی نظر میں دنیا کی بدصورت عورت?

ویسے خوبصورتی اور بدصورتی کیا ہیں آپ کی نظر میں?

والدین کی کس نصیحت پر آج بھی عمل پیرا ہیں?

کوئی پچھتاوا?

اپنی زندگی پر نظر ڈالتی ہیں تو کیا خیال آتا ھے?

کبھی ڈر لگا اور کب?

کھانا سادگی سے کھاتی ہیں یا مکمل اہتمام سے?

دسترخوان پر کیا نہ ھو تو کھانے کا مزا نہیں آتا?

کس کی شادی کو انجوئے کیا?

fiza_chillimilli
20-03-2010, 12:13 AM
سالگرہ مناتیں ہیں?

آئینہ دیکھ کر کیا سوچتی ہیں?

کون سا موسم پسند ھے?

کبھی شرارت کی? اگر ہاں تو کیا سزا ملی?

پسندیدہ لطیفہ

پسندیدہ ڈرامہ

پسندیدہ کھیل

پسندیدہ مشغلہ

پسندیدہ کتاب

پسندیدہ سونگ

پسندیدہ ویب سائٹ

پسندیدہ رشتہ

پسندیدہ مشروب

پسندیدہ وقت

پسندیدہ رائٹر

Meem
20-03-2010, 12:22 AM
کھانے میں نمک مرچ کیسا لیتی ہیں مونا جی؟۔ ۔ ۔ تیز یا بہت ہلکا؟۔ ۔ یا درمیانہ بس؟
نارمل
اچھا کسے حلق سے اتارنا زیادہ مشکل ہے۔ ۔ ۔ ٹھنڈی ٹھار چائے۔ ۔ یا گرما گرم آئس کریم؟۔ ۔ ۔
ٹھنڈی چائے۔۔

چھٹی کا کون سا دن پسند ہے آپ کو؟۔ ۔ مطلب جمعہ کو چھٹی ہو۔ ۔ یا اتوار کو؟۔ ۔ کب مزہ آتا ہے؟۔ ۔
اتوار کو مزہ آتا ہے۔۔

بچپن میں کون کون سے کھیل کھیلے؟
کرکٹ ' بیڈمنٹن' سائکلنگ بہت کی ہے۔۔
۔ ۔ گڑیاں تھیں آپ کے پاس؟۔ ۔
ہاں ایک بار لی تھی کہ بہن کے پاس تھی تو ضد میں ورنہ اس کے بعد وہ بھی بہن کو دے دی تھی۔۔
جواب سے اندازہ لگاتے ہیں لوگ۔ ۔ ۔ کیا آپ سوال کرنے والے کے سوال سے کوئی نتیجہ ۔ ۔ کوئی اندازہ لگاتی ہیں؟۔
ابھی تو نہیں لگا رہی بس جواب دے رہی ہوں۔۔

اچھا آپ کہ رہی تھین۔۔ گاڑی پر جاتی ہیں۔ ۔ مطلب۔ ۔ ۔ ویسے رکشہ وغیرہ یا۔ ۔ گھریلو گاڑی پر؟
گاڑی پر بھی اور رکشہ پر بھی۔
خود ڈرائیو کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔ڈرائیونگ آتی ہے آپ کو؟۔ ۔ کیسی؟۔ ۔
کہہ سکتے ہیں نہیں آتی ورنہ سیکھی تو تھی۔ مگر چلانے کی نوبت نہیں آئی
کتنی بار میں پاس کیا تھا ٹیسٹ آپ نے؟۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور ٹیسٹ دیتے وقت۔ ۔ کیا کوئی رکشہ ٹرک نہیں گزرا تھا ؟۔ ۔ ۔ ۔
یہاں کون ٹیسٹ دیتا ہے جی ۔۔ بھائی نے سکھائی تھی۔۔
اچھا یہ۔ ۔ ۔مخاطب کو دیکھنے کے بجائے۔ ۔ ادھر ادھر دیکھتی ہیں۔ ۔ ۔ کاہے کو؟۔ ۔ شرمیلی ہیں کیا؟۔ ۔ (یہ اس جواب پر۔ ۔ عمران بھائی نے پوچھا تھا مجھ سے۔ ۔ )۔ کسی کے گھر میں ہوں پھر بھی؟۔ ۔ ۔ وہ کیا سمجھے گا۔ ۔ ۔ آپ جائزہ لے رہی ہیں ان کے گھر کا؟
نہیں بس عادتاً۔۔ شرمیلی کیا مگر گھور گھور کر دیکھنا بھی عجیب لگتا ہے۔
اچھا یادداشت کیسی ہے آپ کی؟۔ ۔ ۔
سامنے کی بات بھول جاتی ہوں اور پرانی یاد رہتی ہے بس ایسا ہی ہے۔
یادوں کے لیے آپ کے خیالات؟۔ ۔ ۔ ہر اچھی بری بات یاد رکھنے کی قائل ہیں؟۔ ۔ ۔

میری ذہنی ڈائری مں سب نوٹ ہوتا ہے جی واپس بھی تو کرنا ہوتا ہے نا لوگوں کا ادھار۔۔:p

Meem
20-03-2010, 12:30 AM
اچھا کچھ مزید

خلوص یا مینا؟
ہما یا سمارا؟
یا ان میں سے کوئی نہیں صرف میرا
نام ہی کافی ہے؟
;d
نام ہی کافی ہے۔۔
اسکیننگ یا کمپوزنگ؟
اسکیننگ
رائٹنگ یا ریڈنگ؟
ریڈنگ
ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ؟
ڈیسک ٹاپ
کیمسٹری یا بائیو؟
ان میں سے کچھ نہیں پڑھا کبھی۔۔
میتھ یا فزکس؟
نہ ہی فزکس پڑھی۔
ڈرنا یا ڈرانا؟
ڈرنا
رونا یا رلانا؟
رلانا
چڑنا یا چڑانا؟
چڑانا
زرداری یا دردِ سری؟ (ویسے یہ ایک ہی بات نہیں؟)
ارے تم نے سنا نہیں ایک زرداری سب پر بھاری
ابھی اور سوچنے دیں۔
اب یہ ظلم بھی ہوگا چچ چچ چچ

Khuloos
20-03-2010, 12:32 AM
اچھا مونا جی۔ ۔ ۔ ! ادھار سے یاد آیا۔ ۔ ۔ میں بھی قوسن ہوں خیر سے۔ ۔ ( یہ قوسن کی تکرار پر۔ ۔ ۔ مجھے حوریہ بےطرح یاد آرہی ہے ۔ ۔ ۔ )
تو یہ بتائیں کہ۔ ۔ ۔ کون زیادہ شریف ہے۔ ۔ ۔ دعا اور کیوٹ میں سے؟۔ ۔ ۔
اور زیادہ چالاک کون ہے ان میں سے؟۔ ۔ ۔
یازغل بھائی اور فراز بھائی میں مشترک عادات کون کون سی ہیں؟۔ ۔ ۔ بلکہ ٹیم بھائی کو بھی لگائیں ساتھ۔ ۔ ۔ میزانی ہیں نا وہ بھی خیر سے۔ ۔ ۔
اور کن عادات سے آپ فرق کریں گی کہ۔ ۔۔ ۔یہ ٹیم بھائی ہوسکتے ہیں۔ ۔ ۔ یہ یازغل بھائی اور یہ فراز بھایا؟۔ ۔ ۔
اچھا ویسے۔ ۔ ستاروں وغیرہ کے بارے مین۔ ۔ تفریحا ہی سہی۔ ۔ مطالعہ تو کافی آپ کا ماشاءاللہ۔ ۔ ۔
ہر ایک کے لیے۔ ۔ یک لفظی تعارف دیں۔ ۔

Khuloos
20-03-2010, 12:35 AM
اپنے جاننے والوں کے تکیہ کلام بتائیں۔ ۔ ۔ (فہرست اس لیے نہیں دے رہی کہ۔ ۔ ۔ ہر کسی کے الگ ہوتے ہیں نا۔ ۔ )
اور ان سب کی کوئی ایسی اچھی عادت۔ ۔ جو آپ لینا چاہیں؟۔ ۔ ۔
کوئی ایک نصیحت جو انہیں کرنا چاہیں؟۔ ۔ ۔

Khuloos
20-03-2010, 12:36 AM
دعوت ہو گھر میں۔ ۔ ۔ کوئی خاص ڈش جو ہمیشہ رکھتی ہوں مینیو میں؟۔ ۔ ۔
ویسے گھر میں دعوت وغیرہ یا ویسے بھی۔ ۔ ۔ کیا پکنا ہے۔ ۔ کون طے کرتا ہے یہ؟۔ ۔ ۔

Khuloos
20-03-2010, 12:39 AM
آپ کی اب تک کی اپنی۔ ۔ پسندیدہ پوسٹ؟۔ ۔
پسندیدہ ناولٹ/ ناول؟۔ ۔ ۔(آپ کا اپنا پوسٹ کیا ہوا)۔ ۔
کسی اور کی کوئی پوسٹ۔ ۔ جو یاد رہ گئی ہو۔ ۔ ۔ یا پسند ہو؟۔ ۔ ۔
کبھی اکیلی رہی ہیں گھر میں؟۔ ۔ ۔
کتنے وقت کے لیے؟۔ ۔ ۔ اور کیا ڈر لگتا ہے ایسے موقع پر؟۔ ۔ ۔ کس چیز یا بات سے؟۔ ۔ ۔

Khuloos
20-03-2010, 12:41 AM
دوسروں کی لائی ہوئی چیزیں پسند آجاتی ہیں آرام سے؟۔ ۔ ۔
نہ آئیں پسند تو کیا کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔ رکھ لیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ خوش دلی سے؟۔ ۔ یا بتا کر ؟۔ ۔ ۔
خود آپ کا انتخاب کیسا ہے؟۔ ۔ ۔ پسند آجاتا ہے سب کو؟۔ ۔ ۔ اور کوئی کہے کہ۔ ۔ یہ اچھا نہیں لائیں آپ تو؟۔ ۔ کیسا لگتا ہے؟۔ ۔

Meem
20-03-2010, 12:43 AM
]چچ۔ ۔ ۔ ۔ رقیبن کا نام کیوں رکھا میرے ساتھ۔ ۔ ۔ (بدتمیز محذوف ہے ویسے۔ ۔ رقیبن کے ساتھ۔ ۔ )
دونوں دوست ہیں میری ۔۔ کوئی کسی کا رقیب نہیں
اور ہما اور سمارا۔ ۔ ۔ ۔ کیسے کیسے لوگ پیارے ہیں مونا جی کو۔ ۔ ۔
مونا جی۔ ۔ ! بغل میں چھری اور۔ ۔ ۔ ۔ کبھی عملی مظاہرہ دیکھا اس کا؟
نہیں جی دیکھا نہیں پر دیکھ رہی ہوں
اللہ گنجے کو ناخن نہ دے۔ ۔ ۔
بلی کے خواب میں۔ ۔ ۔
بندر کیا جانے۔ ۔ ۔
اونٹ رے اونٹ۔ ۔ ۔
ایک تو کریلا اوپر سے۔ ۔ ۔
کس کے لیے کہیں گی؟۔ ۔ سائٹ پر۔ ۔ گھر میں۔ ۔ ملنےوالوں میں سے ؟۔ ۔
ظاہر ہے کسی ملنے ملانے والے پر ہی
چلغوزے چھیل کر کھانا۔ ۔ ۔ ایسا ہے۔ ۔ ۔ کھودو پہاڑ اور۔ ۔ ۔ ۔ آپ آرام سے چھیل لیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ یا جب چھیل لینے میں کامیاب ہوتی ہیں تو۔ ۔ ۔ اندر سے پسا ہوا چلغوزہ دریافت ہوتا ہے؟۔ ۔
جی ہاں بالکل صحیح و سالم ۔ ۔
مسرت جبیں کے مجھے بھی پسند ویسے۔ ۔ اور جاوید چوہدری کے بھی کافی۔ ۔ ۔ حامدمیر لیکن۔ ۔ ۔
جی ہاں کبھی مجھے بھی یہ سب پسند تھے مگر اب سب پیڈ لگتے ہیں۔
ارشاد احمد حقانی کے نہیں پڑھتی تھیں آپ؟۔ ۔ ۔ پڑھے لکھے لوگ تو بڑی تعریف کرتے ان کی۔
نہیں جی اتنی دقیق سیاہ ست میں نہیں پڑھ سکتی۔۔
ویسے آپ پابندی سے جاتی تھیں پڑھنے۔ ۔ زمانۂ طالب علمی میں۔ ۔ ۔ یا چھٹیاں کرتی تھیں؟۔ ۔ ۔پیریڈ چھوڑتی تھیں کوئی؟۔
پابندی سے۔ روزانہ اور وہ بھی پبلک بس میں۔۔
ہاں کئی بار ،مانیٹری پالیسی اور کالج میں پرنسپل آف کامرس کا۔۔

اچھا کچھ اور محاورے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کس سےزیادہ مطابقت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔ آپ کے نزدیک۔ ۔ ۔
لوہے کو لوہا کاٹتا ہے۔ ۔ ۔
بلی کے گلے میں گھنٹی۔ ۔ ۔ ۔(بھئی لمبے والے پورے خود کرلیجیے گا۔ ۔ )
سونے پر سہاگہ۔ ۔ ۔
الٹا چور کوتوال کو۔ ۔
دوسروں کو نصیحت۔ ۔ ۔
کمبل ہونا۔ ۔ ۔ (دعا کے علاوہ۔ ۔ ۔ )

سامنے آپ کے تعریف کی جائے آپ کی۔ ۔ کیسا محسوس کرتی ہیں؟
کافی ایمبیرس۔
اچھا آپ کس خیال میں کیا بہتر ہے زیادہ۔ ۔
سامنے تعریف۔ ۔ ۔سامنے ہی برائی بھی۔ ۔
سامنےتعریف اچھی بات ہے۔ مگر برائی سے دوسرہ شرمندہ ہوتا ہے اسلیے سلیقے سے کہہ دینا اچھا ہوتا ہے۔۔

برائی اور تعریف۔ ۔ دونوں ہی پیٹھ پیچھے
پیچھے برائی تو ہرگز نہیں کرنا چاہیئے ہاں تعریف میں کوئی حرج نہیں
برائی سامنے ۔ ۔ تعریف غیرموجودگی میں۔ ۔
یا۔ ۔ تعریف سامنے۔ ۔ اور برائی ۔ ۔ ۔
افففففف
کسی ایسی بات میں تعریف سنیں۔ ۔ جو نہ ہو آپ میں۔ ۔ ۔ تو کیا کرتی ہیں؟۔
۔منع کردیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ یا۔ ۔ مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے؟
بتا دیتی ہوں کہ جی میں نہیں ہوں یہ۔۔ کسی کا کریڈٹ میں کیوں لوں۔
ایسے ہی برائی ہورہی ہو۔ ۔ جو غلط ہو۔ ۔ آپ کی۔ ۔ تو ؟۔ ۔
اپنی برائی سن کر تو مزہ آتا ہے۔

کسی کام سےمنع کیا ہو کبھی۔ ۔ کسی بڑے نے۔ ۔ اور چھپ کر کیا ہو آپ نے۔ ۔اور پکڑی بھی گئی ہوں؟۔ ۔ ۔ (یہ ادھار کا سوال ہے۔ ۔ صبا کا۔ ۔ )
ہاں جی یہی کورس کے علاوہ پڑھنے پر کہ پہلے کورس اس کے بعد کچھ اور۔۔
اچھا مونا جی۔ ۔ ! کچی سبزی کھانے ہو۔ ۔ کوئی ایک تو کون سی کھاسکیں گی؟۔ ۔
1:بھنڈی۔ ۔
2:کریلا۔ ۔
3:بینگن۔ ۔ ؟
یہ سوال پوچھنے والے کو کھانا پڑے گا۔۔

Khuloos
20-03-2010, 12:50 AM
دونوں دوست ہیں میری ۔۔ کوئی کسی کا رقیب نہیں
اللہ گنجے کو ناخن نہ دے۔ ۔ ۔
بلی کے خواب میں۔ ۔ ۔
بندر کیا جانے۔ ۔ ۔
اونٹ رے اونٹ۔ ۔ ۔
ایک تو کریلا اوپر سے۔ ۔ ۔
کس کے لیے کہیں گی؟۔ ۔ سائٹ پر۔ ۔ گھر میں۔ ۔ ملنےوالوں میں سے ؟۔ ۔
ظاہر ہے کسی ملنے ملانے والے پر ہی

اچھا کچھ اور محاورے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کس سےزیادہ مطابقت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔ آپ کے نزدیک۔ ۔ ۔
لوہے کو لوہا کاٹتا ہے۔ ۔ ۔
بلی کے گلے میں گھنٹی۔ ۔ ۔ ۔(بھئی لمبے والے پورے خود کرلیجیے گا۔ ۔ )
سونے پر سہاگہ۔ ۔ ۔
الٹا چور کوتوال کو۔ ۔
دوسروں کو نصیحت۔ ۔ ۔
کمبل ہونا۔ ۔ ۔ (دعا کے علاوہ۔ ۔ ۔ )
غیر مضر سوالوں میں۔ ۔ سیاست سیاست نہیں ہورہی جی۔ ۔ ۔ :P
اور ظاہر ہے۔ ۔ ملنے ملانے والے ہی کے لیے۔ ۔ مگر کس کے لیے۔ ۔ کون سا محاورہ کہیں گی۔ ۔ ۔
سب چھوڑ دیے آپ نے۔ ۔ محاورے۔ ۔ ۔ پھر یاد سے دے دیجیے گا۔ ۔ ۔ یہ لازمی سوال نمبر 1 ہے۔ ۔

Khuloos
20-03-2010, 12:55 AM
سامنے آپ کے تعریف کی جائے آپ کی۔ ۔ کیسا محسوس کرتی ہیں؟
کافی ایمبیرس۔
اچھا آپ کس خیال میں کیا بہتر ہے زیادہ۔ ۔
سامنے تعریف۔ ۔ ۔سامنے ہی برائی بھی۔ ۔
سامنےتعریف اچھی بات ہے۔ مگر برائی سے دوسرہ شرمندہ ہوتا ہے اسلیے سلیقے سے کہہ دینا اچھا ہوتا ہے۔۔

برائی اور تعریف۔ ۔ دونوں ہی پیٹھ پیچھے
پیچھے برائی تو ہرگز نہیں کرنا چاہیئے ہاں تعریف میں کوئی حرج نہیں
برائی سامنے ۔ ۔ تعریف غیرموجودگی میں۔ ۔
یا۔ ۔ تعریف سامنے۔ ۔ اور برائی ۔ ۔ ۔
افففففف
کسی ایسی بات میں تعریف سنیں۔ ۔ جو نہ ہو آپ میں۔ ۔ ۔ تو کیا کرتی ہیں؟۔
۔منع کردیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ یا۔ ۔ مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے؟
بتا دیتی ہوں کہ جی میں نہیں ہوں یہ۔۔ کسی کا کریڈٹ میں کیوں لوں۔
ایسے ہی برائی ہورہی ہو۔ ۔ جو غلط ہو۔ ۔ آپ کی۔ ۔ تو ؟۔ ۔
اپنی برائی سن کر تو مزہ آتا ہے۔

کسی کام سےمنع کیا ہو کبھی۔ ۔ کسی بڑے نے۔ ۔ اور چھپ کر کیا ہو آپ نے۔ ۔اور پکڑی بھی گئی ہوں؟۔ ۔ ۔ (یہ ادھار کا سوال ہے۔ ۔ صبا کا۔ ۔ )
ہاں جی یہی کورس کے علاوہ پڑھنے پر کہ پہلے کورس اس کے بعد کچھ اور۔۔
اچھا مونا جی۔ ۔ ! کچی سبزی کھانے ہو۔ ۔ کوئی ایک تو کون سی کھاسکیں گی؟۔ ۔
1:بھنڈی۔ ۔
2:کریلا۔ ۔
3:بینگن۔ ۔ ؟
یہ سوال پوچھنے والے کو کھانا پڑے گا۔۔
وہ کیوں جی؟۔ ۔ ۔
آپ کا کیا معمول ہے اچھا؟۔ ۔ ۔ سامنے تعریف کرتی ہیں اور غلطی بھی سامنے بتادیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ یا تعریف پیٹھ پیچھے کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔
اور برائی سن کر مزہ کیوں اتا ہے؟۔ ۔ مطلب کیا سوچ کر ؟۔ ۔ ۔
اور ایسے کچھ اور پڑھتے ہوئے پکڑی جاتی تھیں؟۔ ۔ ۔تو کیا بہانہ کرتی تھیں؟۔ ۔ ۔ اورکوئی سزا وغیرہ تو نہیں ملتی تھی؟۔ ۔ ۔
سوال کرنے والا کاہے کو کھائے جی۔ ۔ ۔ ویسے آپ کھاتی نہیں کچی سبزیاں؟۔ ۔ ۔ کچی دالیں وغیرہ؟۔ ۔ ۔
آپ نے دی کبھی چھوٹے بہن بھائی یا کزن وغیرہ میں سے کسی کو سزا کبھی؟۔ ۔ کسی غلطی پر؟۔ ۔

Meem
20-03-2010, 12:56 AM
لڑکوں اور لڑکیوں کے پسندیدہ نام?
عبیر'ام لوراع'میرب
علی' عمر' عبداللہ
وہ کون سی عادتیں ہیں جو آپ میں ہیں، مگر دوسروں سے ان کے بارے میں سن کے غصہ آجاتا ھے۔?
مطلب بری عادات۔۔ صاف گوئی پر ہی سب کہتے ہیں کہ اتنا بلنٹ ہونا اچھا نہیں۔
پسندیدہ پھول اور ناپسندیدہ بھی?
موتیا، موگرہ، ٹیوب روز۔
برے وہ لگتے ہیں جن میں مہک سر کو چڑھتی ہو جیسے چنبیلی
کوئی دیرینہ خواہش?
ہمم فیری میڈو جانا
کن پر ترس آتا ھے?
جو بچے چائلڈ لیبر ہوتے ہیں نا ان پر کہ کھیلنے کھانے کے دن اور پس رہے ہیں۔
کن پر رشک آتا ھے?
جو ہر حال میں مطمئن ہوتے ہیں۔۔
گھر میں پسندیدہ جگہ اور ناپسندیدہ بھی?
بیڈ روم،
ناپسندیدہ کچن
کبھی لڑائی جھگڑا کیا? اگر ہاں تو ذرا حال احوال سنا دیجیئے۔
کئی بار۔۔ چچ چچ سب بھاگ جائیں گے کہ کتنی لڑاکا ہے۔۔
آپ کی نظر میں دنیا کا خوبصورت مرد?
ہمممم ۔۔۔۔ جارج کلونی'
آپ کی نظر میں دنیا کا بدصورت مرد?
بش

آپ کی نظر میں دنیا کی خوبصورت عورت?
میری اماں
آپ کی نظر میں دنیا کی بدصورت عورت?
ایسا کوئی نہیں۔۔
ویسے خوبصورتی اور بدصورتی کیا ہیں آپ کی نظر میں?
اپنے اندر کے محسوسات۔ جو باہر اثر پزیر ہوتے ہیں۔۔
والدین کی کس نصیحت پر آج بھی عمل پیرا ہیں?
اپنے اوپر اعتماد رکھو۔۔
کوئی پچھتاوا?
کئی ہیں
اپنی زندگی پر نظر ڈالتی ہیں تو کیا خیال آتا ھے?
کچھ چینج ہونا چاہیئے۔۔
کبھی ڈر لگا اور کب?
ہاں کئی بار، ایک بار اسٹریٹ فائرنگ میں پھنس گئے تو اس وقت کلمہ پڑھ لیا تھا۔۔ اور بس یہی سوچ تھی کہ گھر والے کہاں ڈھونڈیں گے۔۔
کھانا سادگی سے کھاتی ہیں یا مکمل اہتمام سے?
مکمل اہتمام سے۔ویسے میں سادہ کھانا کھاتی ہوں۔
دسترخوان پر کیا نہ ھو تو کھانے کا مزا نہیں آتا?
سلاد
کس کی شادی کو انجوئے کیا؟
خالہ کی اس کے بعد اپنی بہن شادی میں۔۔

Khuloos
20-03-2010, 12:57 AM
بچپن میں جیسے مٹی صابن وغیرہ کھاتے ہیں بچے۔ ۔ ۔ آپ کیا کھاتی تھیں یاد ہے؟۔ ۔ ۔
اچھا فرض کریں۔ ۔ ۔سمجھیں آپ کا گھر۔ ۔ ون اردو ہے۔ ۔ ۔ تو کس کو کس کی جگہ دیں گی؟۔ ۔ ۔ اور ایسے ہی۔ ۔ ون اردو کو گھر فرض کرکے۔ ۔ ۔ کون ممبر کس رشتے دار سے مماثل لگتا ہے آپ کو؟۔ ۔

Meem
20-03-2010, 01:02 AM
سالگرہ مناتیں ہیں?
میری دوسرے مناتے ہیں اور میں ان کی۔
آئینہ دیکھ کر کیا سوچتی ہیں?
یہ کیا چیز ہے بھئی۔
کون سا موسم پسند ھے?
سردیوں کا۔۔
کبھی شرارت کی? اگر ہاں تو کیا سزا ملی?
نہیں ۔ کبھی بھی نہیں۔۔
پسندیدہ لطیفہ
یاد نہیں۔
پسندیدہ ڈرامہ
تنہائیاں' خاموشیاں، مانے نہ یہ دل
پسندیدہ کھیل
کرکٹ
پسندیدہ مشغلہ
بک ریڈنگ'
پسندیدہ کتاب
الکھ نگری'
پسندیدہ سونگ
او' رے پیا' سانورے
پسندیدہ ویب سائٹ
ون اردو۔ کام
پسندیدہ رشتہ
باپ بیٹی کا' اور ہسبینڈ وائف کا
پسندیدہ مشروب
ایپ سڈرا
پسندیدہ وقت
رات
پسندیدہ رائٹر
یہ جواب دے چکی ہوں

imported_Dilpasand
20-03-2010, 01:09 AM
چند سوال میری طرف سے تڑکا لگا کے

عقل مند کی کوئی ایسی نشانی بتائیں جس سے وہ بیوقوف ثابت ہو

بےوقوف کی کوئی ایسی نشانی جس سے وہ عقل مند ثابت ہو

سیانے کی کوئی ایسی نشانی جس سے وہ پاگل لگے

پاگل کی کوئی ایسی نشانی جس سے وہ سیانا لگے

آپ عقل مند کسے سمجھتی ہیں

بےوقوف کون ہوتا ہے

علم بیوقوف بھی حاصل کرتا ہے اور عقل مند بھی پھر ان دونوں کی الگ شناخت یا پہچان کیوں ہوتی ہے

میرے سارے سوال بس ایسے ہی بے تکے ہیں
اب آپ جواب کا تڑکا لگائیں

Khuloos
20-03-2010, 01:23 AM
سالانہ اوسط کیا ہے ۔ ۔ بیمار پڑنے کی آپ کی؟۔ ۔ ۔ مطلب کبھی کبھار بیمار ہوتی ہیں خیر سے۔ ۔ ۔ یا اکثر ہی؟۔ ۔ ۔
اور کیسا رویہ ہوجاتا ہے بیماری میں؟۔ ۔ بچوں کی طرح؟۔ ۔ ۔ تنگ کرتی ہیں کافی۔ ۔ یا چپ چاپ ؟۔ ۔
دوا آرام سے کھالیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ اور کون سی؟۔ ۔ ایلوپیتھک یا ہومیو؟۔ ۔ یا گھریلو ٹوٹکے آزماتی ہیں؟۔ ۔ ۔

Khuloos
20-03-2010, 01:31 AM
غیر پاکستانی کھانوں میں کیا پسند آپ کو؟۔ ۔ ۔ اور کیا بنالیتی ہیں اچھا؟۔ ۔
جیب خرچ ملتا ہے؟۔ ۔ ۔اسے کیسے خرچ کرتی ہیں؟۔ ۔
پہلی بار کب ملا تھا جیب خرچ؟۔ ۔ ۔

Meem
20-03-2010, 01:34 AM
اچھا مونا جی۔ ۔ ۔ ! ادھار سے یاد آیا۔ ۔ ۔ میں بھی قوسن ہوں خیر سے۔ ۔ ( یہ قوسن کی تکرار پر۔ ۔ ۔ مجھے حوریہ بےطرح یاد آرہی ہے ۔ ۔ ۔ )
تو یہ بتائیں کہ۔ ۔ ۔ کون زیادہ شریف ہے۔ ۔ ۔ دعا اور کیوٹ میں سے؟
مینا بہت معصوم ہے۔۔
اور زیادہ چالاک کون ہے ان میں سے؟۔ ۔ ۔
سوال حزف کیا جاتا ہے غیر پارلیمانی ہے۔۔
یازغل بھائی اور فراز بھائی میں مشترک عادات کون کون سی ہیں؟
سستی۔۔ ہیلپ فل
۔ ۔ ۔ بلکہ ٹیم بھائی کو بھی لگائیں ساتھ۔ ۔ ۔ میزانی ہیں نا وہ بھی خیر سے۔ ۔ ۔
اور کن عادات سے آپ فرق کریں گی کہ۔ ۔۔ ۔یہ ٹیم بھائی ہوسکتے ہیں۔ ۔ ۔ یہ یازغل بھائی اور یہ فراز بھایا؟
یہ بہت مشکل ہے~ کہ سستی مشترکہ ہے شاید،
اچھا ویسے۔ ۔ ستاروں وغیرہ کے بارے مین۔ ۔ تفریحا ہی سہی۔ ۔ مطالعہ تو کافی آپ کا ماشاءاللہ۔ ۔ ۔
ہر ایک کے لیے۔ ۔ یک لفظی تعارف دیں۔ ۔
ہاں پڑھا ہے بہت کہ عادت ہے پڑھنے کی۔
بولے تو سب ستاروں کے بارے میں ۔۔:confused:

اپنے جاننے والوں کے تکیہ کلام بتائیں۔ ۔ ۔ (فہرست اس لیے نہیں دے رہی کہ۔ ۔ ۔ ہر کسی کے الگ ہوتے ہیں نا۔ ۔ )
خلوص: اضحک
مینا: ایک منٹ ائی
دعا: lol
یازغل: جی جی
فراز : مونا باجی
گل: پوائنٹس دے دو کوئی
ساحل: لاک کیا جائے۔۔

اور ان سب کی کوئی ایسی اچھی عادت۔ ۔ جو آپ لینا چاہیں؟
ملنساری۔
کوئی ایک نصیحت جو انہیں کرنا چاہیں؟۔ ۔ ۔
پہلے خود تو سدھر جاؤں۔۔
دعوت ہو گھر میں۔ ۔ ۔ کوئی خاص ڈش جو ہمیشہ رکھتی ہوں مینیو میں؟۔
ہاں نا اپنی فرمائش ہوتی ہے کہ بریانی ہو۔ ۔
ویسے گھر میں دعوت وغیرہ یا ویسے بھی۔ ۔ ۔ کیا پکنا ہے۔ ۔ کون طے کرتا ہے یہ؟۔ ۔ ۔
یہ مہمانوں پر ہوتا ہے کہ ان کو کیا پسند آئے گا اور مین ڈش میرے سر ہی ماری جاتی ہے کہ یہ یہ پکا لو،
آپ کی اب تک کی اپنی۔ ۔ پسندیدہ پوسٹ؟۔
بلاگ میں۔
پسندیدہ ناولٹ/ ناول؟۔ ۔ ۔(آپ کا اپنا پوسٹ کیا ہوا)۔ ۔
الکھ نگری' لبیک
کسی اور کی کوئی پوسٹ۔ ۔ جو یاد رہ گئی ہو۔ ۔ ۔ یا پسند ہو؟
یاد نہیں ہے۔۔
کبھی اکیلی رہی ہیں گھر میں؟۔ ۔ ۔
کئی بار
کتنے وقت کے لیے؟۔ ۔ ۔ اور کیا ڈر لگتا ہے ایسے موقع پر؟۔ ۔ ۔ کس چیز یا بات سے؟۔ ۔ ۔
ڈر نہیں لگتا گھبراہٹ ہوتی ہے اکیلے رہنے سے۔ اکیلے شاید سارا دن ہی ۔۔

دوسروں کی لائی ہوئی چیزیں پسند آجاتی ہیں آرام سے؟۔
نہیں
نہ آئیں پسند تو کیا کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔ رکھ لیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ خوش دلی سے؟۔ ۔ یا بتا کر ؟
اچھی لگتی ہے تب ہی رکھتی ہوں۔ نہیں تو کہہ دیتی ہوں۔ مگر یہ دوسرے بھی بھی مرے بہن بھائی ہیں ۔۔
خود آپ کا انتخاب کیسا ہے؟۔ ۔ ۔ پسند آجاتا ہے سب کو؟۔ ۔ ۔ اور کوئی کہے کہ۔ ۔ یہ اچھا نہیں لائیں آپ تو؟۔ ۔ کیسا لگتا ہے؟۔ ۔
لوگ یہ سن کر کہ میں لائی ہوں پہن لیتے ہیں اگر اچھا نہیں لگتا تو چینج ہوجاتا ہے اس می کیا برا ماننا۔

وہ کیوں جی؟۔ ۔ ۔
آپ کا کیا معمول ہے اچھا؟۔ ۔ ۔ سامنے تعریف کرتی ہیں اور غلطی بھی سامنے بتادیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ یا تعریف پیٹھ پیچھے کرتی ہیں؟
جو اچھا ہوتا ہے وہ کہہ دیتی ہوں اور برائی بھی اسی طرح مگر یہ ڈیپینڈ کرتا ہے کہ سامنے ہے کون۔۔
میں بخیل نہیں ہوں اس لے پیھچے بھی تعریف کردیتی ہوں۔۔
اور برائی سن کر مزہ کیوں اتا ہے؟۔ ۔ مطلب کیا سوچ کر ؟
اپنی برائی سن کر کہ یہ ایسا سوچ رہے ہیں۔۔ بعد میں ہنسی بھی آتی ہے بعض ایسی ہوئی برائیاں کہ آآج ان کی وجہ سے سدھار ہے۔۔
اور ایسے کچھ اور پڑھتے ہوئے پکڑی جاتی تھیں؟۔ ۔ ۔تو کیا بہانہ کرتی تھیں؟۔ ۔ ۔ اورکوئی سزا وغیرہ تو نہیں ملتی تھی؟۔
نہیں
کبھی بھی نہیں۔۔
ہاں پکڑی کئی بار گئی اس کے بعد ہی تو اجازت ملی تھی۔۔
سوال کرنے والا کاہے کو کھائے جی۔ ۔ ۔ ویسے آپ کھاتی نہیں کچی سبزیاں؟۔ ۔ ۔ کچی دالیں وغیرہ؟۔
کچی سبزی میں کھیرا کھالیتی ہوں۔ اور زیادہ سے زیادہ کچے چاول
آپ نے دی کبھی چھوٹے بہن بھائی یا کزن وغیرہ میں سے کسی کو سزا کبھی؟۔ ۔ کسی غلطی پر؟۔ ۔
ہاں چھوٹا بھائی بہت پٹا ہے۔۔ وہ تھا بھی بہت شریر۔۔

Khuloos
20-03-2010, 01:34 AM
عقل اور ذہانت۔ ۔ کیا مترادف ہیں؟۔ ۔ ۔ الگ ہیں تو کیا فرق دونوں میں؟۔ ۔ ۔
خواتین کو جو کہتے ہیں۔ ۔ ناقص عقل ہوتی ہیں۔ ۔ ۔ آپ کا تجربہ ،مشاہدہ، تجزیہ کیا ہے؟۔ ۔ ۔
بلندی۔ ۔ پانی۔ ۔ وغیرہ کسی چیز سے خوفزدہ ہوتی ہیں؟۔ ۔ ۔

Khuloos
20-03-2010, 01:41 AM
اور کن عادات سے آپ فرق کریں گی کہ۔ ۔۔ ۔یہ ٹیم بھائی ہوسکتے ہیں۔ ۔ ۔ یہ یازغل بھائی اور یہ فراز بھایا؟
یہ بہت مشکل ہے~ کہ سستی مشترکہ ہے شاید،
اچھا ویسے۔ ۔ ستاروں وغیرہ کے بارے مین۔ ۔ تفریحا ہی سہی۔ ۔ مطالعہ تو کافی آپ کا ماشاءاللہ۔ ۔ ۔
ہر ایک کے لیے۔ ۔ یک لفظی تعارف دیں۔ ۔
ہاں پڑھا ہے بہت کہ عادت ہے پڑھنے کی۔
بولے تو سب ستاروں کے بارے میں ۔۔:confused:

اور ان سب کی کوئی ایسی اچھی عادت۔ ۔ جو آپ لینا چاہیں؟
ملنساری۔
کوئی ایک نصیحت جو انہیں کرنا چاہیں؟۔ ۔ ۔بھئی۔ ۔ فرق بتائیں نا۔ ۔ ۔ مشترکہ عادت تو ہوگئی۔ ۔ ۔ اب تینوں جڑواں تو نہیں نا۔ ۔
ستاروں سے مطلب۔ ۔ ۔ برج۔ ۔ ۔ اب بارہ کے بارے میں۔ ۔ ایک ایک لفظ کا خرچہ۔ ۔ ۔ کیا زیادہ ہے کیا؟۔ ۔
بھئی۔ ۔ سب کی۔ ۔ ایک ایک اچھی عادت۔ ۔ ۔ ۔ یا آپ کا مطبل یہ کہ۔ ۔ ۔ ایک ہی اچھی عادت ہے سب میں؟۔ ۔ ۔
کوئی ایسی عادت جو آپ میں نہ ہو۔ ۔ اور آپ لینا چاہیں اپنے جاننے والوں سے۔ ۔ ۔

Khuloos
20-03-2010, 01:46 AM
کوئی ایک نصیحت جو انہیں کرنا چاہیں؟۔ ۔ ۔
پہلے خود تو سدھر جاؤں۔۔
ڈر نہیں لگتا گھبراہٹ ہوتی ہے اکیلے رہنے سے۔ اکیلے شاید سارا دن ہی ۔۔

ہاں چھوٹا بھائی بہت پٹا ہے۔۔ وہ تھا بھی بہت شریر۔۔اچھا تو آپ کا خیال۔ ۔ جب تک خود نہ سدھرو۔ ۔ ۔ کسی کو نصیحت نہیں کرنی چاہیے؟۔ ۔ ۔ چلین مشورہ سہی۔ ۔ ۔
کبھی رات میں نہیں رہیں اکیلی؟۔ ۔ ۔
کیسی مطلب۔ ۔ کس قسم کی سزا دیتی تھیں؟۔ ۔ ۔
رشتےداروں کے ہاں آرام سے رہ جاتی ہیں۔ ۔ مطلب رات رہنا ہو۔ ۔ ۔ یا ویسے کچھ دن؟۔ ۔ ۔ تو امی بہن وغیرہ کے ساتھ یا ان کے بغیر بھی؟۔ ۔ ۔

Khuloos
20-03-2010, 01:48 AM
پسندیدہ لطیفہ مونا جی؟۔ ۔
ایک لقب۔ ۔ گھر والے یا ملنے والے دیتے ہوں آپ کو؟۔ ۔ ۔
گھر میں کس نام سے بلایا جاتا ہے آپ کو؟۔ ۔
ویسے پیار سے الگ نام رکھنے کا رواج ہے آپ کے ہاں؟۔ ۔ ۔ اور آپ نے رکھا کسی کا نام ؟۔ ۔ ۔

Khuloos
20-03-2010, 01:51 AM
زیادہ سے زیادہ پوائنٹ۔ ۔ ۔ کس سے ملے آج تک؟۔ ۔ ۔
اور سب سے کم؟۔ ۔ ۔
آپ نے یاد ہے۔ ۔ کس کو سب سے زیادہ پوائنٹ دیے ہوں۔ ۔ ۔ کل ملا کر نہیں۔ ۔ یکمشت؟۔ ۔ ۔ اور کس بات پر؟۔ ۔ ۔
کس کا پوائنٹ دینا۔ ۔ سب سےزیادہ غیر متوقع ہوگا آپ کے لیے؟۔ ۔ ۔
اچھا پوائنٹ کے جھگڑے سے یاد آیا۔ ۔ ۔ عیدی لیتی دیتی ہیں آپ؟۔ ۔ ۔ بڑی عید پر بھی یا صرف چھوٹی پر؟۔ ۔ ۔ ۔
اور جھگڑ کرلیتی دیتی ہیں۔ ۔ یا ایسے ہی آرام سے جو جتنی مانگے؟۔ ۔ ۔

Meem
20-03-2010, 01:52 AM
بچپن میں جیسے مٹی صابن وغیرہ کھاتے ہیں بچے۔ ۔ ۔ آپ کیا کھاتی تھیں یاد ہے؟۔ ۔ ۔
نہیں بھئی میں بہت نفاست پسند ہوں۔۔
اچھا فرض کریں۔ ۔ ۔سمجھیں آپ کا گھر۔ ۔ ون اردو ہے۔ ۔ ۔ تو کس کو کس کی جگہ دیں گی؟۔ ۔ ۔ اور ایسے ہی۔ ۔ ون اردو کو گھر فرض کرکے۔ ۔ ۔ کون ممبر کس رشتے دار سے مماثل لگتا ہے آپ کو؟۔ ۔
ہمم کیا فرض۔
مینا مجھ کو اپنی بہن جیسی لگتی ہے۔۔
خلوص میرے جیسی۔
فراز میرے بھائی جیسا۔۔

سالانہ اوسط کیا ہے ۔ ۔ بیمار پڑنے کی آپ کی؟۔ ۔ ۔ مطلب کبھی کبھار بیمار ہوتی ہیں خیر سے۔ ۔ ۔ یا اکثر ہی؟۔
بیمار بولے تو فلو تو پورا سال ہی چلتا ہے۔۔
اور کیسا رویہ ہوجاتا ہے بیماری میں؟۔ ۔ بچوں کی طرح؟۔ ۔ ۔ تنگ کرتی ہیں کافی۔ ۔ یا چپ چاپ ؟
چپ چاپ ۔۔
دوا آرام سے کھالیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ اور کون سی؟۔ ۔ ایلوپیتھک یا ہومیو؟۔ ۔ یا گھریلو ٹوٹکے آزماتی ہیں؟۔ ۔ ۔[
بڑی خوشی سے کھاتی ہوں جی کہ جان چھٹے بیماری سے۔
ہومیو پیتھک اور حکیم کی نزلہ بہت ہوتا ہے۔۔
غیر پاکستانی کھانوں میں کیا پسند آپ کو؟
اٹالین اور چائینز۔
۔ ۔ اور کیا بنالیتی ہیں اچھا؟۔ ۔
چائینز
جیب خرچ ملتا ہے؟۔ ۔ ۔اسے کیسے خرچ کرتی ہیں؟۔ ۔
جی ہاں ملتا ہے۔بکس پر یا پھر کپڑوں پر۔۔
پہلی بار کب ملا تھا جیب خرچ؟۔ ۔ ۔
اسکول میں اور ملا بھی ایک روپیہ تھا۔۔

عقل اور ذہانت۔ ۔ کیا مترادف ہیں؟۔
نہیں۔۔
۔ ۔ الگ ہیں تو کیا فرق دونوں میں؟
عقل سب کے پاس ہوتی ہے اور ذہانت اس کے استعمال کا طریقہ ہے جو کہ کسی کسی کو میسر ہوتا ہے۔

خواتین کو جو کہتے ہیں۔ ۔ ناقص عقل ہوتی ہیں۔ ۔ ۔ آپ کا تجربہ ،مشاہدہ، تجزیہ کیا ہے؟۔ ۔
جزباتی ہوتی ہیں۔ ۔ ناقص العقل تو نہیں۔ یہ تو بس ان کے پیچھے رکھنے کو کہا جاتا ہے۔۔
بلندی۔ ۔ پانی۔ ۔ وغیرہ کسی چیز سے خوفزدہ ہوتی ہیں؟۔ ۔ ۔
سمندر دیکھ کر آتی ہے ہیبت

Meem
20-03-2010, 02:09 AM
چند سوال میری طرف سے تڑکا لگا کے

عقل مند کی کوئی ایسی نشانی بتائیں جس سے وہ بیوقوف ثابت ہو
جب وہ بے تکی بات کہیں۔۔
بےوقوف کی کوئی ایسی نشانی جس سے وہ عقل مند ثابت ہو
موقع پر چپ ہوجائیں۔۔
سیانے کی کوئی ایسی نشانی جس سے وہ پاگل لگے
جب اس کو محبت ہوجائے۔۔
پاگل کی کوئی ایسی نشانی جس سے وہ سیانا لگے
نروان ہونے کے بعد
آپ عقل مند کسے سمجھتی ہیں
جو بے تکی بات نہ کرے
بےوقوف کون ہوتا ہے
جو بے تکی باتیں کرے
علم بیوقوف بھی حاصل کرتا ہے اور عقل مند بھی پھر ان دونوں کی الگ شناخت یا پہچان کیوں ہوتی ہے

وہ مثل ہے گدھے پر لادنے والی۔۔

میرے سارے سوال بس ایسے ہی بے تکے ہیں
اب آپ جواب کا تڑکا لگائیں

لگا دیا جی تڑکا۔۔:cool:

Ahmed Lone
20-03-2010, 05:19 AM
بہت اچھا انٹرویو ہے

بہت شکریہ

مینا
20-03-2010, 07:20 AM
ابھی تک تو بہتتت اچھا جا رہا ہے انٹرویو۔۔۔۔۔ ویسے مونا اس میں سے 90% باتیں مجھے پتا تھیں۔۔:cool:۔۔

اچھا اب تھوڑے سوال

یہاں فورم میں سے کس سے ملنا چاہو گی؟ اپنے علاوہ پوچھ رہی ہوں۔۔۔ میں تو اگر تم نہیں بھی بلاؤ گی تب بھی ملنے آجاؤں گی۔۔۔۔

فون پر بات کرنا پسند ہے؟ کتنی لمبی کال کرتی ہو؟

فون کالز ریٹرن کرتی ہو یا نہیں؟

کبھی کوئی ایسا گفٹ ملا جسے دیکھ کر خیال آیا ہو کہ اس سے بہتر گفٹ ہو ہی نہیں سکتا؟

پاکستان میں کون کون سے شہر دیکھ چکی ہو؟

تمہارے خیال میں دعا تمہیں نیا سگی بنا کر کب دے گی؟;)

نیل پولش لگاتی ہو؟ ناخن بڑے رکھنا پسند ہے؟

جب پہلی بار کسی سے ملتی ہو تو کیا نوٹس کرتی ہو؟ مطلب۔۔۔ بات کرنے کا اسٹائل یا پھر حلیہ وغیرہ وغیرہ۔۔۔

اپنی چیزیں شئیر کر لیتی ہو؟

کبھی ایسا ہوا کہ کسی کو کتابیں پڑھنے دی ہوں اور وہ واپس نہ ملے؟

اگر نہیں ملی واپس تو کیا تقاضہ کیا؟

کسی لائبریری کی ممبر ہو؟

آئس کریم میں کونسا فلیور پسند ہے؟

جب پی سی پر ہوتی ہو تو ساتھ میوزک سنتی ہو یا پھر خاموشی میں بیٹھتی ہو؟

Fozan
20-03-2010, 07:23 AM
کیا چیز زیادہ ناقابل یقین ہوگی ۔ ۔ ۔ ان میں سے۔ ۔
1:دعا کا کسی دن ۔ ۔۔ کسی بھی بات پر نہ پتنا ۔ ۔ نا ناراض ہونا ۔ ۔۔
2:-میرا خاموش رہنا۔ ۔ ۔
3:رعنا جی کا اپنے ذاتی کھاتے سے۔ ۔ ۔ بلا کسی ڈیل کے پوائنٹ دینا ۔ ۔ ۔
کیوں؟ ۔۔ اتنے اچھے سوال ہیں ۔ ۔واقعی میں غالبا سب بتیس دانت ہی سمجھتے رہتے ہیں ۔ ۔ جبکہ آخری داڑھیں ہر کسی کی ضروری نہیں نکل ہی چکی ہوں ۔ ۔ ۔ جب میں نے گنے اپنے ۔ ۔ تو 28 تھے کل ۔ ۔ ۔ور اتنی پریشان ہوئی میں کہ ۔ ۔سب کہ بتیس تو میرے 4 کم کیوں ہیں ۔ ۔ شرمندہ بھی ہوئی تھی شاید بلکہ ۔ ۔ ۔بےچاری میں ۔ ۔معصوم مظلوم ۔۔ غافلہ صالحہ ۔ ۔ ۔
عقل داڑھ نہیں نکلی ہو گی نا

مینا
20-03-2010, 07:38 AM
اچھا فرض کریں۔ ۔ ۔سمجھیں آپ کا گھر۔ ۔ ون اردو ہے۔ ۔ ۔ تو کس کو کس کی جگہ دیں گی؟۔ ۔ ۔ اور ایسے ہی۔ ۔ ون اردو کو گھر فرض کرکے۔ ۔ ۔ کون ممبر کس رشتے دار سے مماثل لگتا ہے آپ کو؟۔ ۔
ہمم کیا فرض۔
مینا مجھ کو اپنی بہن جیسی لگتی ہے۔۔
خلوص میرے جیسی۔
فراز میرے بھائی جیسا۔۔
:cool:

چھا مونا جی۔ ۔ ۔ ! ادھار سے یاد آیا۔ ۔ ۔ میں بھی قوسن ہوں خیر سے۔ ۔ ( یہ قوسن کی تکرار پر۔ ۔ ۔ مجھے حوریہ بےطرح یاد آرہی ہے ۔ ۔ ۔ )
تو یہ بتائیں کہ۔ ۔ ۔ کون زیادہ شریف ہے۔ ۔ ۔ دعا اور کیوٹ میں سے؟
مینا بہت معصوم ہے۔۔
خلوص اتنے تخریبی سوال۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی تو اس کا ایک اور جواب آئے گا۔۔۔۔ ;d

چھا کچھ مزید

خلوص یا مینا؟
ہما یا سمارا؟
یا ان میں سے کوئی نہیں صرف میرا
نام ہی کافی ہے؟

نام ہی کافی ہے۔۔;d

رونا یا رلانا؟
رلانا
:eek:کسے رلایا؟ مزہ آیا تھا رلا کر؟

اپنے جاننے والوں کے تکیہ کلام بتائیں۔ ۔ ۔ (فہرست اس لیے نہیں دے رہی کہ۔ ۔ ۔ ہر کسی کے الگ ہوتے ہیں نا۔ ۔ )
خلوص: اضحک
مینا: ایک منٹ ائی
دعا: lol
دعا اور خلوص کا تو ٹھیک کہا۔۔۔۔۔ لیکن میں ہر وقت تو نہیں کہتی۔۔۔۔
:p

یادوں کے لیے آپ کے خیالات؟۔ ۔ ۔ ہر اچھی بری بات یاد رکھنے کی قائل ہیں؟۔ ۔ ۔

میری ذہنی ڈائری مں سب نوٹ ہوتا ہے جی واپس بھی تو کرنا ہوتا ہے نا لوگوں کا ادھار۔۔
اچھا کرتی ہو

مینا
20-03-2010, 07:45 AM
24 گھنٹوں میں کونسا وقت پسند ہے؟

بہن بھائی میں سے کوئی اگر بات نہیں مانے تو کیسے منواتی ہو؟ بلیک میل کر کے یا ۔۔ رونا تو نہیں شروع کردیتی؟

شاعری پسند ہے؟ کوئی پسندیدہ شاعر/ شاعرہ۔۔۔۔ یا جو بھی اچھا ملے پڑھ لیتی ہو؟

سب سے زیادہ اچھی اردو کس کی ہے؟ سعد بھائی کی یا فراز بھائی کی؟

Meem
20-03-2010, 11:30 PM
اچھا تو آپ کا خیال۔ ۔ جب تک خود نہ سدھرو۔ ۔ ۔ کسی کو نصیحت نہیں کرنی چاہیے؟۔ ۔ ۔ چلین مشورہ سہی۔ ۔ ۔
سدھرے ہو یا نہیں۔۔ نصیحت سب کو نہیں کرنا چاہئیے۔۔
کبھی رات میں نہیں رہیں اکیلی؟۔
پوری رات تو نہیں ہاں تقریبا یہی کوئی تین یا چار بجے تک رہی ہوں۔۔
کیسی مطلب۔ ۔ کس قسم کی سزا دیتی تھیں؟۔
سزا بولے تو ستھری قسم کی کٹائی۔
رشتےداروں کے ہاں آرام سے رہ جاتی ہیں۔ ۔ مطلب رات رہنا ہو۔ ۔ ۔ یا ویسے کچھ دن؟۔ ۔ ۔ تو امی بہن وغیرہ کے ساتھ یا ان کے بغیر بھی؟۔ ۔ ۔
نہیں مجھ کو کیا ہم کو اجازت نہیں ہے پرینٹس کے بغیر کہیں اور رات اسپینڈ کرنے کی چاہے رشتے دار ہوں۔۔

پسندیدہ لطیفہ مونا جی؟۔
ارے نہیں یاد نا۔۔
ایک لقب۔ ۔ گھر والے یا ملنے والے دیتے ہوں آپ کو؟۔
گھر والے تو نہیں ملنے والے روڈ کہتے ہیں۔۔
گھر میں کس نام سے بلایا جاتا ہے آپ کو؟۔ ۔
جو ہے اسی سے۔۔
ویسے پیار سے الگ نام رکھنے کا رواج ہے آپ کے ہاں؟۔ ۔ ۔ اور آپ نے رکھا کسی کا نام ؟۔ ۔ ۔
جتنے نکس ہیں گھر میں سب میں نے رکھے ہیں سب کے باقی سب پورے نام سے بلاتے ہیں۔۔
]زیادہ سے زیادہ پوائنٹ۔ ۔ ۔ کس سے ملے آج تک؟
سبسے پہلے تو ٹیم بھائی نے دیئے تھے الکھ نگری پوسٹ کرنے پر اس کے بعد خلوص سے ملے،

اور سب سے کم؟
سمارا نے پورا ایک پوائنٹ دیا۔۔
آپ نے یاد ہے۔ ۔ کس کو سب سے زیادہ پوائنٹ دیے ہوں۔ ۔ ۔ کل ملا کر نہیں۔ ۔ یکمشت؟۔ ۔ ۔ اور کس بات پر؟
ہاں خلوص نے اور ایویں ہی یا ہوم ورک کرانے پر۔۔
کس کا پوائنٹ دینا۔ ۔ سب سےزیادہ غیر متوقع ہوگا آپ کے لیے؟۔
فراز کا۔۔
اچھا پوائنٹ کے جھگڑے سے یاد آیا۔ ۔ ۔ عیدی لیتی دیتی ہیں آپ؟۔ ۔ ۔ بڑی عید پر بھی یا صرف چھوٹی پر؟۔
میں سب سے عیدی لیتی ہوں چاہے چھوٹا ہو یا بڑا۔۔
اور جھگڑ کرلیتی دیتی ہیں۔ ۔ یا ایسے ہی آرام سے جو جتنی مانگے؟۔ ۔ ۔لیتی ہوں بتایا نا دیتی نہیں ہوں۔

HarfeDua
20-03-2010, 11:38 PM
اچھا مونا جی۔ ۔ ۔ ! ادھار سے یاد آیا۔ ۔ ۔ میں بھی قوسن ہوں خیر سے۔ ۔ ( یہ قوسن کی تکرار پر۔ ۔ ۔ مجھے حوریہ بےطرح یاد آرہی ہے ۔ ۔ ۔ )
تو یہ بتائیں کہ۔ ۔ ۔ کون زیادہ شریف ہے۔ ۔ ۔ دعا اور کیوٹ میں سے؟
مینا بہت معصوم ہے۔۔

سوال:جب میں ناراض ہوجاؤں تو کتنی دیر میں منتی ہوں؟:mad:
(شاید جواب دیتے وقت آپ بھول گئیں تھیں)۔

اچھا اصل سوال۔۔۔ آپ ناراض ہوجائیں تو آرام سے من جاتی ہیں یا بہت مشکل سے؟

کوئی آپ سے ناراض ہوجائے تو جب تک مان نہ جائے آپ پریشان گھومتی ہیں یا مزے کرتی ہیں؟ اور کیسے مناتی ہیں؟

اگر آپ کو بتایا جائے کہ آج بریانی پک رہی ہے اور جب آپ کھانے کے لیے پہنچیں تو وہاں ویجٹبل بریانی ہو تو آپ کا کیا ری ایکشن ہوگا؟ ::)

Meem
20-03-2010, 11:46 PM
مینا;1]ابھی تک تو بہتتت اچھا جا رہا ہے انٹرویو۔۔۔۔۔ ویسے مونا اس میں سے 90% باتیں مجھے پتا تھیں۔۔:cool:۔۔

اچھا اچھا۔۔ بس بس
اچھا اب تھوڑے سوال
یہ تھوڑے ہیں۔۔:eek:
یہاں فورم میں سے کس سے ملنا چاہو گی؟ اپنے علاوہ پوچھ رہی ہوں۔۔۔ میں تو اگر تم نہیں بھی بلاؤ گی تب بھی ملنے آجاؤں گی۔۔۔۔
دعا' خلوص اور تم۔۔
فون پر بات کرنا پسند ہے؟ کتنی لمبی کال کرتی ہو؟
بالکل نہیں ۔ جو بولتا ہے فون کرنے والا بولتا ہے۔۔ میں صرف سنتی ہوں۔۔
فون کالز ریٹرن کرتی ہو یا نہیں؟
اگر ضروری ہے تو کرتی ہوں۔۔
کبھی کوئی ایسا گفٹ ملا جسے دیکھ کر خیال آیا ہو کہ اس سے بہتر گفٹ ہو ہی نہیں سکتا؟
ہاں کئی بار۔۔ ایک بک ملی تھی۔ ایک کیک ایسا تھا کہ اتنا اچھا کبھی نہیں ملا۔۔ ایک ڈنر ایسا تھا کہ نیور فورگیٹ اور ایسا ہی ایک لنچ ہے۔۔
پاکستان میں کون کون سے شہر دیکھ چکی ہو؟
حیدر آباد۔ ٹھٹہ، سہون۔ بھاولپور۔ ایک دن لاہور رکی تھی انڈیا جاتے ہوئے تو گھر کے اندر سے لاہور بھی۔۔
تمہارے خیال میں دعا تمہیں نیا سگی بنا کر کب دے گی؟;)
امید تو جلد کی ہے۔۔
نیل پولش لگاتی ہو؟ ناخن بڑے رکھنا پسند ہے؟
بالکل نہیں۔۔۔ نو نیل پالش
جب پہلی بار کسی سے ملتی ہو تو کیا نوٹس کرتی ہو؟ مطلب۔۔۔ بات کرنے کا اسٹائل یا پھر حلیہ وغیرہ وغیرہ۔۔۔
سب کچھ ۔ بلکہ پورا ہی جائزہ لیتی ہوں۔ ڈریسنگ سینس اور گفتگو خاص کر۔۔
اپنی چیزیں شئیر کر لیتی ہو؟
نہیں ۔۔۔ مجھے اچھا نہیں لگتا۔ مگر دے دیتی ہوں ۔۔
کبھی ایسا ہوا کہ کسی کو کتابیں پڑھنے دی ہوں اور وہ واپس نہ ملے؟
جی ہاں۔ پر ایک ہی سبق کافی تھا۔ اب نہیں دوں گی کبھی۔ ہائے میری نانگا پربت۔۔

اگر نہیں ملی واپس تو کیا تقاضہ کیا؟
ہاں نا کئی بار کہا کہ اب تو حفظ ہوگئی ہوگی۔۔

کسی لائبریری کی ممبر ہو؟
نہیں۔۔

آئس کریم میں کونسا فلیور پسند ہے؟
ونیلا این چاکلیٹ مکس کر کے۔۔
جب پی سی پر ہوتی ہو تو ساتھ میوزک سنتی ہو یا پھر خاموشی میں بیٹھتی ہو؟
جب اسکین کر رہی ہوتی ہو تو سنتی ہو میوزک۔ ورنہ نہیں۔۔

مینا;24 گھنٹوں میں کونسا وقت پسند ہے؟
رات
بہن بھائی میں سے کوئی اگر بات نہیں مانے تو کیسے منواتی ہو؟ بلیک میل کر کے یا ۔۔ رونا تو نہیں شروع کردیتی؟
نہیں نا وہ بے چارے زیادہ تر مانتے ہی ہیں بات۔۔ اور روؤں کیوں بڑی بہن ہوں میں۔۔ ایسے ہی کہنا کافی ہوتا ہے۔۔
شاعری پسند ہے؟ کوئی پسندیدہ شاعر/ شاعرہ۔۔۔۔ یا جو بھی اچھا ملے پڑھ لیتی ہو؟
ارے واہ پہلی بار پوچھا یہ سوال مجھ سے۔۔
ہاں جی ہیں ۔
مرزا غالب' ناصر کاظمی' بشیر بدر اور اب کیفی صاحب بھی۔۔ہاں اچھا تو بہت سارے ہیں۔۔
سب سے زیادہ اچھی اردو کس کی ہے؟ سعد بھائی کی یا فراز بھائی کی؟
یہ سوال یوں ہونا چاہیئے تھا کہ سمجھ کس کی آتی ہے۔
مجھ سے تو فراز کراچی والوں کی زبان ہی بولتا ہے تو یقیناً سعد کی۔ مگر مجھ کو سمجھ آجاتی ہے۔

Meem
20-03-2010, 11:51 PM
]سوال:جب میں ناراض ہوجاؤں تو کتنی دیر میں منتی ہوں؟:mad:
(شاید جواب دیتے وقت آپ بھول گئیں تھیں)۔
تو سچ نہیں بولنا یہاں۔۔۔
ہاں جی پتا ہے کتنی مشکل ہوتی ہے۔۔~
اچھا اصل سوال۔۔۔ آپ ناراض ہوجائیں تو آرام سے من جاتی ہیں یا بہت مشکل سے؟
ویسے تو میں ناراض نہیں ہوتی اور جب ہوجاؤں تو بہت مشکل ہوتا ہے۔۔ اسلیے کہتی ہوں مجھے روٹھنے نہ دینا۔۔
کوئی آپ سے ناراض ہوجائے تو جب تک مان نہ جائے آپ پریشان گھومتی ہیں یا مزے کرتی ہیں؟ اور کیسے مناتی ہیں؟
اگر غلطی کر کے سینہ زوری ہے تو نہیں مناؤں گی۔۔ کبھی بھی ۔
ہاں میری غلطی ہے تو سوری کر لوں گی۔۔ اور ویسے مجھ کو ائیڈیا نہیں کسی کو منانے کا۔۔
اگر آپ کو بتایا جائے کہ آج بریانی پک رہی ہے اور جب آپ کھانے کے لیے پہنچیں تو وہاں ویجٹبل بریانی ہو تو آپ کا کیا ری ایکشن ہوگا؟ ::)

ہاہاہاہاا۔۔۔ میں کھالوں بشرطیکہ اس کا ٹیسٹ اچھا ہو۔۔ ویسے تو یہ میں کرتی ہوں دوسروں کے ساتھ۔۔

HarfeDua
20-03-2010, 11:52 PM
چلیں یہ بھی بتائیں جلدی سے۔

*اپنے آپ کو کب بے بس محسوس کرتی ہیں؟

*زندگی میں کس چیز کے لیے وقت نکالنا مشکل ہے؟

*پہلی مرتبہ نیو پین استعمال کرتی ہیں تو کیا لکھتی ہیں؟

*زندگی کی کوئی ایسی غلطی جو آپ دوہرانہ چاہتی ہیں؟ (مجھ سے بات کرنے کے علاوہ;d)۔

*کبھی غصے میں کھانا پینا چھوڑا؟

* موڈ خراب ہو تو ٹھیک کیسے کرتی ہیں؟

*کوئی عجیب و غریب خواہش؟

*نصیحت جو بری لگتی ہے؟

*آپ کے نزدیک سائنس کی بہترین ایجاد؟

یہ ڈائجسٹ سے سوال چھاپے ہیں مونا جی آپ کو اندازہ ہو ہی گیا ہوگا۔
;d

Meem
21-03-2010, 12:01 AM
چلیں یہ بھی بتائیں جلدی سے۔

*اپنے آپ کو کب بے بس محسوس کرتی ہیں؟
جب کچھ کرنا چاہوں اور نہ کرسکوں۔
*زندگی میں کس چیز کے لیے وقت نکالنا مشکل ہے؟
کوشش کرتی ہوں کہ سب کے لیے نکال سکوں تو اپنے لیے کم پڑ جاتا ہے وقت۔۔
*پہلی مرتبہ نیو پین استعمال کرتی ہیں تو کیا لکھتی ہیں؟
ویسے میں یوزڈ پین استعمال کرتی ہوں۔۔ :p
*زندگی کی کوئی ایسی غلطی جو آپ دوہرانہ چاہتی ہیں؟ (مجھ سے بات کرنے کے علاوہ;d)۔
کوئی بھی نہیں۔۔
*کبھی غصے میں کھانا پینا چھوڑا؟
نہیں۔۔ یہ کام میں نہیں کرسکتی۔۔
* موڈ خراب ہو تو ٹھیک کیسے کرتی ہیں؟
کچھ اس کا الٹ کر کے۔
*کوئی عجیب و غریب خواہش؟
ہاں جی ہے تو۔۔
*نصیحت جو بری لگتی ہے؟
ہا نہ پوچھو یہاں نہی بتا سکتی۔۔
*آپ کے نزدیک سائنس کی بہترین ایجاد؟
لائٹ اگر لوڈشیڈنگ نہ ہو۔۔
یہ ڈائجسٹ سے سوال چھاپے ہیں مونا جی آپ کو اندازہ ہو ہی گیا ہوگا۔

;d

جواب بھی لکھ دینے تھے نا وہاں سے چھاپ کر یہاں۔

Khuloos
21-03-2010, 12:29 AM
یہ ڈائجسٹ سے سوال چھاپے ہیں مونا جی آپ کو اندازہ ہو ہی گیا ہوگا۔
;dچچ۔ ۔ نقل ۔ ۔ ۔
زیورات وغیرہ پہننے کا شوق ہے؟۔ ۔ تو کون سے اور کیسے؟۔ ۔
چوڑیاں کیسی پسند ہیں۔ ۔ ۔ پہنتی ہیں تو کس ہاتھ میں۔ ۔ اور کتنی۔ ۔ ۔ اور اکثر پہنتی ہیں۔ ۔ یا کسی موقع پر صرف؟۔ ۔ اور میچنگ ؟۔ ۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 12:32 AM
یہاں فورم میں سے کس سے ملنا چاہو گی؟ اپنے علاوہ پوچھ رہی ہوں۔۔۔ میں تو اگر تم نہیں بھی بلاؤ گی تب بھی ملنے آجاؤں گی۔۔۔۔
دعا' خلوص اور تم۔۔
اچھا اس کے لیے خود بھی جا سکتی ہیں ملنے یا۔ ۔ ۔ دوسرے آجائیں ملنے؟۔ ۔ ۔
سرور جب بند ہوا تھا۔ ۔ ذرا لمبا۔ ۔ ۔ تاثرات محسوسات یاد ہیں کچھ؟۔ ۔ ۔ بھائی سرور۔ ۔ ۔اور صاحب سرور(ٹیم بھائی) کے لیے۔ ۔ ۔؟
کپڑے اپنے خود سیتی ہیں؟۔ ۔ سلواتی ہیں؟۔ ۔ ۔
اور باقاعدہ اپنا ڈیزائن دے کر یا۔ ۔ جو فیشن چل رہا ہے وہی؟۔ ۔ ۔
اور ٹھیک نہ سلیں اگر تو۔ ۔ کیا بنتا ہے سینے والے کا؟۔ ۔

Meem
21-03-2010, 12:33 AM
چچ۔ ۔ نقل ۔ ۔ ۔
زیورات وغیرہ پہننے کا شوق ہے؟۔
بہت کم
۔ تو کون سے اور کیسے؟۔
بس جو کانوں میں برسوں سے پڑے ہیں ہی پہن جاتی ہوں۔۔۔
ویسے کندن اچھا لگتا ہے اور جھمکیاں۔
چوڑیاں کیسی پسند ہیں۔ ۔ ۔ پہنتی ہیں تو کس ہاتھ میں۔ ۔ اور کتنی۔ ۔ ۔ اور اکثر پہنتی ہیں۔ ۔ یا کسی موقع پر صرف؟۔ ۔ اور میچنگ ؟۔ ۔ ۔
کانچ کی۔۔
سیدھےہاتھ میں۔۔
ایک درجن یا اس سے بھی کم۔۔
کسی موقع پر ہی پہن لیتی ہوں۔۔
ہاں جی میچنگ ہوتی ہے تھینکس ٹو خالہ جان

Khuloos
21-03-2010, 12:34 AM
کاٹن۔ ۔ لان۔ ۔ ریشمی وغیرہ مین۔ ۔ کون سی قسم زیادہ پسند ہے؟۔ ۔
آپ کے پاس ایک سیزن کے اندازہ کتنے کپڑے ہوتے ہیں؟۔ ۔ ۔ گنے ہیں کبھی؟۔ ۔
نیا سوٹ کب بناتی ہیں؟۔ ۔ پرانا ختم شد ہوجائے۔ ۔ یا کوئی نیا پسند آجائے؟۔ ۔ ۔
نیا بننے پر پرانا نکال دیتی ہیں؟۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 12:38 AM
بس جو کانوں میں برسوں سے پڑے ہیں ہی پہن جاتی ہوں۔۔۔
ویسے کندن اچھا لگتا ہے اور جھمکیاں۔

کانچ کی۔۔
سیدھےہاتھ میں۔۔

کندن کیا؟۔ ۔ ۔ ؟؟؟۔ ۔ ۔
خود پہن لیتی ہیں چوڑیاں؟۔ ۔ کون سا ہاتھ نرم ہے آپ کا چوڑیوں کے حساب سے مطلب۔ ۔ ۔
اور اتار دیتی ہیں واپسی پر تقریب سےچوڑیاں۔ ۔ ۔ یا پہنے رکھتی ہیں۔ ۔ خود ہی ٹوٹ جاتی ہیں؟۔ ۔ ۔

Meem
21-03-2010, 12:39 AM
کاٹن۔ ۔ لان۔ ۔ ریشمی وغیرہ مین۔ ۔ کون سی قسم زیادہ پسند ہے؟۔ ۔
گرمیوں میں لان اور سردیوں میں کاٹن یا لیلن۔
آپ کے پاس ایک سیزن کے اندازہ کتنے کپڑے ہوتے ہیں؟۔ ۔ ۔ گنے ہیں کبھی؟۔
نہیں گنے کبھی۔۔ مگر بہت بنانے کے خلاف ہوں۔۔ ۔
نیا سوٹ کب بناتی ہیں؟۔
جب ضرورت ہو۔۔ ۔
پرانا ختم شد ہوجائے۔ ۔ یا کوئی نیا پسند آجائے؟۔ ۔
نہیں ختم شد تو نہیں ۔۔ ویسے بھی نیا بنتے ہی میں پرانا نکال دیتی ہوں۔۔
نیا بننے پر پرانا نکال دیتی ہیں؟۔ ۔
جی ہاں۔۔

Khuloos
21-03-2010, 12:40 AM
کسی جانور سے ڈر لگتا ہے؟۔ ۔ ۔ کس سے؟۔ ۔
کبھی چھپکلی ماری ہے ویسے؟۔ ۔ ۔
اچھا چھپکلی۔ ۔ کاکروچ۔ ۔ ۔ چوہے چھچھوندر وغیرہ میں سے۔ ۔ کس سے زیادہ ڈرتی ہیں؟۔ ۔

Meem
21-03-2010, 12:43 AM
کندن کیا؟۔ ۔ ۔ ؟؟؟۔ ۔ ا
ایک کام ہوتا ہے زیورات میں جیسے مینا کاری ہوتی ہے۔۔
خود پہن لیتی ہیں چوڑیاں؟
نہیں۔ ۔ ۔ کون سا ہاتھ نرم ہے آپ کا چوڑیوں کے حساب سے مطلب۔
سیدھا ہاتھ
اور اتار دیتی ہیں واپسی پر تقریب سےچوڑیاں۔ ۔ ۔ یا پہنے رکھتی ہیں۔ ۔ خود ہی ٹوٹ جاتی ہیں؟۔ ۔ ۔
اتار دیتی ہوں چوڑیاں تقریب سے واپسی پر گاڑی میں ہی۔۔

Khuloos
21-03-2010, 12:44 AM
کسی ویران جگہ جانا ہو۔ ۔ تو کسے لے کر جانا چآہیں گی ساتھ؟۔ ۔ ۔ کسی کو لے جانا چآہیں گی یا اکیلے ہی جائیں گی؟۔ ۔
پہاڑ ۔ ۔ جنگل۔ ۔ سمندر۔ ۔ ۔ صحرا۔ ۔ ۔ کس سے زیادہ خوف محسوس ہوتا ہے؟۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 12:49 AM
خود پہن لیتی ہیں چوڑیاں؟
نہیں۔
اتار دیتی ہوں چوڑیاں تقریب سے واپسی پر گاڑی میں ہی۔۔کون پہناتا ہے پھر؟۔ ۔ ۔ اور جب پہن نہیںسکتیں خود تو۔ ۔ اتار کیسے لیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ آرام سے یا۔ ۔ درجن میں سے آدھی توڑ دیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ پھر ڈانٹ کھاتی ہیں امی سے؟۔ ۔ ۔
کبھی گھر کا کوئی سامان ٹوٹا ہو آپ سے؟۔ ۔ ۔
برتن دھوتے ہوئے ٹوٹے کبھی؟۔ ۔ ۔
تقریب سے واپس آ کر۔ ۔ کپڑے بدل لیتی ہیں۔ ۔ یا بس پہنے رکھتی ہیں وہیں سوٹ؟۔ ۔ ۔
اور بدل لیتی ہیں تو خود ہی یا۔ ۔ ۔ امی یاد کرواتی رہتی ہیں کہ۔ ۔ بدل کر سونا۔ ۔ خبردار۔ ۔ ! خراب ہوجائے گا سوٹ پہن کر سونے سے۔ ۔ ۔؛d

Meem
21-03-2010, 12:50 AM
اچھا اس کے لیے خود بھی جا سکتی ہیں ملنے یا۔ ۔ ۔ دوسرے آجائیں ملنے؟۔ ۔ ۔ میں جاسکتی تو ضرور ملنے جاتی۔
سرور جب بند ہوا تھا۔ ۔ ذرا لمبا۔ ۔ ۔ تاثرات محسوسات یاد ہیں کچھ؟۔ ۔ ۔ بھائی سرور۔ ۔ ۔اور صاحب سرور(ٹیم بھائی) کے لیے۔ ۔ ۔؟

مت پوچھو۔۔ کتنا دکھ ہو رہا تھا کہ کہاں چلا گیا۔۔بڑی فکرمند ہوگئی تھی۔۔اتی مشکل سے خیمہ بستی کا پتا لگا تھا۔۔ ان بے چاروں کا کیا قصور بھلا اس میں۔۔
کپڑے اپنے خود سیتی ہیں؟۔ ۔ سلواتی ہیں؟۔
درزی سیتا ہے جی۔۔
اور باقاعدہ اپنا ڈیزائن دے کر یا۔ ۔ جو فیشن چل رہا ہے وہی؟۔
بالکل سادہ ہوتا ہے لباس میرا۔۔ جیسے فیشن ہیں میں تو نہیں پہن سکتی وہ ۔ ۔
اور ٹھیک نہ سلیں اگر تو۔ ۔ کیا بنتا ہے سینے والے کا؟۔ ۔
ویسے تو درزی ہی ٹھیک کرتا ہے اور اگر نہ کرے تو خود کرتی ہوں جلدی جانا ہو کہیں تو،

Khuloos
21-03-2010, 12:53 AM
پیروں میں پہننے کے لیے کیا پسند ہے زیادہ؟۔ ۔
ہیل والی جوتی پہنتی ہیں؟۔ ۔ کتنی اونچی ہیل؟۔ ۔ ۔
رات سونے سے پہلے۔ ۔ کیا کام ضرور کرتی ہیں؟۔ ۔
اپنی خوراک وغیرہ کا کتنا خیال رکھتی ہیں؟۔ ۔ ۔
چہل قدمی۔ ۔۔ ۔ یا ورزش وغیرہ کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔
تو کس وقت۔ ۔ اور کتنی دیر کے لیے ؟۔ ۔
آدھا گھنٹہ کھڑا رہنا۔ ۔ آدھا گھنٹہ ایک ہی انداز میں بیٹھنا۔ ۔ ۔ کیا آسان ہے؟۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 12:56 AM
ویسے تو درزی ہی ٹھیک کرتا ہے اور اگر نہ کرے تو خود کرتی ہوں جلدی جانا ہو کہیں تو،
ڈانٹ لگاتی ہیں پھر درزی کو جا کر۔ ۔ ۔ کہ کیسا سی دیا؟۔ ۔
خود کتنی سلائی کڑھائی آتی ہے؟۔ ۔ سوئیٹر بننا آتا ہے؟۔ ۔ ۔
کون سے رنگوں کا امتزاج پسند ہے زیادہ؟۔ ۔ ۔
خوبصورت رنگ ۔ ۔ ۔اچھی خوشبو ۔ ۔اچھی آواز یا دھن ۔ ۔ ۔کیا زیادہ متوجہ کرتا ہے ؟۔ ۔ ۔

Meem
21-03-2010, 12:57 AM
کسی جانور سے ڈر لگتا ہے؟۔ ۔ ۔ کس سے؟۔ ۔
مجھ کو جانور اچھے نہیں لگتے۔۔ ڈر نہیں لگتا بس اچھے نہیں لگتے۔۔
کبھی چھپکلی ماری ہے ویسے؟۔
کئی بار ۔۔ آج کل میں جو میرے روم میں ہے بچ رہی ہے ابھی تک۔
اچھا چھپکلی۔ ۔ کاکروچ۔ ۔ ۔ چوہے چھچھوندر وغیرہ میں سے۔ ۔ کس سے زیادہ ڈرتی ہیں؟۔ ۔
گھونس سے بڑی خطرناک ہوتی ہے۔۔:eek:

کسی ویران جگہ جانا ہو۔ ۔ تو کسے لے کر جانا چآہیں گی ساتھ؟
پہلےتو کوشش ہوگی نہ جاؤں۔
۔ ۔ کسی کو لے جانا چآہیں گی یا اکیلے ہی جائیں گی؟۔
مجھ کو اکیلے رہنا اچھا نہیں لگتا۔
پہاڑ ۔ ۔ جنگل۔ ۔ سمندر۔ ۔ ۔ صحرا۔ ۔ ۔ کس سے زیادہ خوف محسوس ہوتا ہے؟۔ ۔صحرا سے۔ ویسے ایک مووی دیکھ کر سمندر سے بھی لگا تھا ڈر۔۔

کون پہناتا ہے پھر؟
اماں یا بہن
۔ ۔ ۔ اور جب پہن نہیںسکتیں خود تو۔ ۔ اتار کیسے لیتی ہیں؟
اماں ہی اتار کردیتی ہیں اب تو۔
۔ ۔ آرام سے یا۔ ۔ درجن میں سے آدھی توڑ دیتی ہیں؟
اس کا حل نکال لیا ہے میں نے۔ بڑی بڑی چوڑیاں لیتی ہوں کہ آرا م سے اتر جائیں۔ یا پھر پہنوں ہی نہ۔۔
۔ ۔ ۔ پھر ڈانٹ کھاتی ہیں امی سے؟۔ ۔ ۔
نہیں۔
کبھی گھر کا کوئی سامان ٹوٹا ہو آپ سے؟
کئی بار۔۔
برتن دھوتے ہوئے ٹوٹے کبھی؟
ہمم شاید ایک آدھ بار۔
تقریب سے واپس آ کر۔ ۔ کپڑے بدل لیتی ہیں۔ ۔ یا بس پہنے رکھتی ہیں وہیں سوٹ؟
فوراً تبدیل کرتی ہوں۔۔
اور بدل لیتی ہیں تو خود ہی یا۔ ۔ ۔ امی یاد کرواتی رہتی ہیں کہ۔ ۔ بدل کر سونا۔ ۔ خبردار۔ ۔ ! خراب ہوجائے گا سوٹ پہن کر سونے سے۔ ۔ ۔؛

مل گیا نا جواب اوپر۔

Khuloos
21-03-2010, 12:58 AM
نیند کیسی ہے آپ کی؟ ۔ ۔گہری یا ۔ باربار اٹھتی ہیں ؟ ۔ ۔
دن میں سوتی ہیں؟ ۔ ۔کس وقت کتنی دیر کے لیے؟ ۔ ۔
خود جاگتی ہیں وقت پر یا ۔ ۔الارم لگانا پڑتا ہے؟ ۔ ۔ ۔
اور ایک بار بجنے پر الارم اٹھ جاتی ہیں یا ۔ ۔ بند کرکے ۔ ۔ کروٹ بدل کر پھر سے ۔ ۔ ۔۔ ؟

Khuloos
21-03-2010, 01:02 AM
کھانا پکانے کے لیے ۔۔ لوازمات میں ۔ ۔ایک ایک چیز پوری ہو۔ ۔تب پکاتی ہیں یا ۔۔ کم ہو کچھ تو بھی چلالیتی ہیں کام؟ ۔ ۔
ویسے بازار کے مطالحے ڈال کر بناتی ہیں بریانی وغیرہ؟ ۔ ۔
اپنی ایجاد کردہ کوئی ڈش؟ ۔ ۔اور کیسی بنی ۔ ۔ اور سب کو کیسی لگی؟ ۔ ۔

HarfeDua
21-03-2010, 01:05 AM
جب شدید بور ہورہی ہوں تو کیا کرتی ہیں؟

اگر کسی ناول کا بہت برا اینڈ ہو تو سر پر سوار کرلیتی ہیں یا کچھ خاص فرق نہیں پڑتا؟

اگر کھانا پکارہی ہوں اور جل جائے تب؟

اگر آپ کو کسی پر ہنسی آرہی ہوں (ہوتا ہے اکثر) اور وہ آپ سے تعریف کروانا چاہے تب کیا کریں گی؟ جھوٹی تعریف کریں گی یا سچ سچ بتادیں گی؟

کسی ویران جگہ جانا ہو۔ ۔ تو کسے لے کر جانا چآہیں گی ساتھ؟۔ ۔ ۔ کسی کو لے جانا چآہیں گی یا اکیلے ہی جائیں گی؟۔ ۔
پہاڑ ۔ ۔ جنگل۔ ۔ سمندر۔ ۔ ۔ صحرا۔ ۔ ۔ کس سے زیادہ خوف محسوس ہوتا ہے؟۔ ۔
خلوص کو لے جائیں اور وہیں چھوڑ بھی آئیں۔ ;d

Khuloos
21-03-2010, 01:05 AM
موڈی ہیں؟ ۔ ۔
کیا متلون مزاج ہیں؟ ۔ ۔
کچھ عرصہ ایک ہی ڈگر پر رہیں ۔۔ عادی ہوجاتی ہیں اس کی ۔ ۔۔ اکتا جاتی ہیں؟ ۔ ۔
پڑھائی کے دور میں ۔ ۔ غیر نصابی سرگرمیوں میں ۔ ۔ ۔کتنا حصہ لیتی تھیں؟ ۔ ۔ ۔

Meem
21-03-2010, 01:11 AM
پیروں میں پہننے کے لیے کیا پسند ہے زیادہ؟۔ ۔
نارملی سلیپر ویسے ہیلز پہن لیتی ہوں۔
ہیل والی جوتی پہنتی ہیں؟۔ ۔ کتنی اونچی ہیل؟۔
ہاں۔۔ دو ڈھائی انچ تک پہن لیتی ہوں
رات سونے سے پہلے۔ ۔ کیا کام ضرور کرتی ہیں؟
وضو کر کے سوتی ہوں۔۔
اپنی خوراک وغیرہ کا کتنا خیال رکھتی ہیں؟۔
بس یہی کہ خوراک سادہ ہو۔۔ گھر کا پکا ہو ۔۔
چہل قدمی۔ ۔۔ ۔ یا ورزش وغیرہ کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔
دونوں نہیں ۔، ویسے شاید واک کروں کہ وہ پسند ہے
تو کس وقت۔ ۔ اور کتنی دیر کے لیے ؟

آدھا گھنٹہ کھڑا رہنا۔ ۔ آدھا گھنٹہ ایک ہی انداز میں بیٹھنا۔ ۔ ۔ کیا آسان ہے؟۔ ۔بیٹھنا آسان ہے ایک ہی پوسٹچر میں۔۔

ڈانٹ لگاتی ہیں پھر درزی کو جا کر۔ ۔ ۔ کہ کیسا سی دیا؟۔ ۔
ہاں نا۔۔
خود کتنی سلائی کڑھائی آتی ہے؟
گزارے لائق
۔ ۔ سوئیٹر بننا آتا ہے؟
نہیں۔۔ کوشش کی تھی کبھی۔ بس کچھ ناٹس آتی ہیں اس کی۔۔
کون سے رنگوں کا امتزاج پسند ہے زیادہ؟
کپڑوں میں نا۔۔؟
تو پنک این پرپل۔ بلو این وہایٹ۔ فان این میرون۔ آف وہائیٹ این براؤن۔۔ دھانی رنگ سفید کے ساتھ۔
خوبصورت رنگ ۔ ۔ ۔اچھی خوشبو ۔ ۔اچھی آواز یا دھن ۔ ۔ ۔کیا زیادہ متوجہ کرتا ہے ؟۔ ۔ ۔
خوبصورت دھن۔۔
نیند کیسی ہے آپ کی؟ ۔ ۔گہری یا ۔ باربار اٹھتی ہیں ؟
گہری ہے مگر کوئی آواز ہو تو اٹھ جاتی ہوں۔۔
دن میں سوتی ہیں؟ ۔ ۔کس وقت کتنی دیر کے لیے؟ ۔ ۔
نہیں ۔
خود جاگتی ہیں وقت پر یا ۔ ۔الارم لگانا پڑتا ہے؟
الارم یا کہہ کر سوؤں گی کہ اٹھا دینا ۔ کسی کو گھر میں۔۔
اور ایک بار بجنے پر الارم اٹھ جاتی ہیں یا ۔ ۔ بند کرکے ۔ ۔ کروٹ بدل کر پھر سے ۔ ۔ ۔۔ ؟

ایک بار میں ہی اٹھ جاتی ہوں۔

Khuloos
21-03-2010, 01:14 AM
بچے زیادہ پسند یا بچیاں؟ ۔ ۔
اٹھاتی ہیں گود میں ۔ ۔یا دور دور سے بس پیار دکھاتی ہیں؟ ۔ ۔
کتنی عمر کے بچوں کو اٹھاتی ہیں؟ ۔ ۔
ڈانٹ ڈپٹ بھی کرتیں ہیں؟ ۔ ۔

Meem
21-03-2010, 01:16 AM
کھانا پکانے کے لیے ۔۔ لوازمات میں ۔ ۔ایک ایک چیز پوری ہو۔ ۔تب پکاتی ہیں یا ۔۔ کم ہو کچھ تو بھی چلالیتی ہیں کام؟ ۔
نہیں چلا لیتی ہوں کام۔ مگر مزہ اس وقت آتا ہے جب سب لوازمات ہوں۔۔
ویسے بازار کے مطالحے ڈال کر بناتی ہیں بریانی وغیرہ؟ ۔ ۔
کوشش کرتی ہوں کہ گھر کا مصالحہ ہو۔ بازار سے پرہیز ہی بہتر ہے۔
اپنی ایجاد کردہ کوئی ڈش؟ ۔ ۔اور کیسی بنی ۔ ۔ اور سب کو کیسی لگی؟ ۔ ۔۔ ایجاد تو کچھ نہیں کیا کبھی ہاں کسی اور کی ریسپی میں تبدیلی کر کے بنایا ہے کافی کچھ بار۔
سب چپ چاپ کھا لیتے ہیں۔۔;d

موڈی ہیں؟ ۔ ۔کیا متلون مزاج ہیں؟ ۔
دونوں کا ایک ہی جواب کہ ہاں ۔
کچھ عرصہ ایک ہی ڈگر پر رہیں ۔۔ عادی ہوجاتی ہیں اس کی ۔ ۔۔ اکتا جاتی ہیں؟
اکتا جاتی ہوں۔
پڑھائی کے دور میں ۔ ۔ غیر نصابی سرگرمیوں میں ۔ ۔ ۔کتنا حصہ لیتی تھیں؟ ۔ ۔
بہت کم ۔۔

Khuloos
21-03-2010, 01:18 AM
ابھی ڈیسک ٹاپ پر بیک گراؤنڈ کون سا ہے؟؟ ۔ ۔
کتنے عرصے بعد بدلتی ہیں بیک گراؤنڈ؟ ۔ ۔ ۔
اکثر کس قسم کے رکھتی ہیں ؟ ۔ ۔
پسندیدہ کھلاڑی؟ ۔ ۔ ۔
اداکار ۔ ۔
موسیقار ۔ ۔اور گلوکار ۔ ۔(پتا نہیں پوچھا ہو شاید کسی نے ۔ ۔)

Meem
21-03-2010, 01:19 AM
جب شدید بور ہورہی ہوں تو کیا کرتی ہیں؟
ویسے میں بور کم کم ہی ہوتی ہوں۔
اگر کسی ناول کا بہت برا اینڈ ہو تو سر پر سوار کرلیتی ہیں یا کچھ خاص فرق نہیں پڑتا؟
ہاں دکھ تو ہوتا ہے مگر ایک دن زیادہ سے زیادہ۔۔
اگر کھانا پکارہی ہوں اور جل جائے تب؟
تو اس کو پھینک کر دوسرا پکالوں گی ویسے ایسا کبھی ہوا تو نہیں۔۔
اگر آپ کو کسی پر ہنسی آرہی ہوں (ہوتا ہے اکثر) اور وہ آپ سے تعریف کروانا چاہے تب کیا کریں گی؟ جھوٹی تعریف کریں گی یا سچ سچ بتادیں گی؟

جی نہیں ۔۔کوشش کروں گی کہ اس کا دل رکھ لوں۔۔

خلوص کو لے جائیں اور وہیں چھوڑ بھی آئیں۔ ;d

ایسا بھی کیا اب ۔۔:eek:

Khuloos
21-03-2010, 01:23 AM
خلوص کو لے جائیں اور وہیں چھوڑ بھی آئیں۔ ;d

ایسا بھی کیا اب ۔۔:eek:
تاکہ بہار آجائے۔ ۔ ویرانے میں۔ ۔ ۔ b-)۔ ۔
اچھا کھانا کھاتے ہوئے۔ ر۔وٹی بچ جائے۔ ۔ تو کیا کرتی ہیں؟۔ ۔اور سالن ڈالتی ہیں۔ ۔ پھر سالن بچ جاتا ہے تو اور روٹی لیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ پھر سالن ختم ہوجائے تو۔ ۔ ۔
بغیر سالن کے کھالیتی ہیں روٹی؟۔ ۔ اور سالن اگر بچ جائے تو۔ ۔ کیا ویسے ہی ختم کردیتی ہیں/۔ ۔
اچار کھاتی ہیں ایسے ہی روکھا؟۔ ۔
کون سا پسند ہے؟۔ ۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 01:26 AM
کتنے وقت کھاتی ہیں عام طور پر کھانا؟۔ ۔ ۔
اور کیا بس مقدار طے کی ہوئی ہے کہ۔ ۔ اتنا ہی کھانا ہے۔ ۔ کم زیادہ نہیں؟۔ ۔ ۔
چائے کتنی بار پیتی ہیں دن میں؟۔ ۔
اور چینی کتنی لیتی ہیں اس میں؟۔ ۔
تیز گرم پیتی ہیں؟۔ ۔ یا ٹھنڈی کرکے؟۔ ۔ بقول میری امی۔ ۔ برف۔ ۔
اچھا برف کھاتی ہیں ؟۔ ۔ بچپن میں تو کھاتی ہوں گی؟۔ ۔ وہ بھی خلاف نفاست ہے یا؟۔ ۔ :P

Meem
21-03-2010, 01:29 AM
بچے زیادہ پسند یا بچیاں؟
بچیاں ۔ ۔
اٹھاتی ہیں گود میں ۔ ۔یا دور دور سے بس پیار دکھاتی ہیں؟
نہیں دور دور سے۔
کتنی عمر کے بچوں کو اٹھاتی ہیں؟
اپنے بھانجے اور بھیتیجے کو اٹھا لیتی ہوں۔
ڈانٹ ڈپٹ بھی کرتیں ہیں؟ ۔ ۔
بالکل نہیں۔۔

ابھی ڈیسک ٹاپ پر بیک گراؤنڈ کون سا ہے؟؟
عبداللہ کی پک ہے۔
کتنے عرصے بعد بدلتی ہیں بیک گراؤنڈ؟
جب تک دووسرا اچھا نہ لگے۔۔
اکثر کس قسم کے رکھتی ہیں ؟
پھولوں والے۔۔زیادہ تر
پسندیدہ کھلاڑی؟
وسیم اکرم
اداکار ۔ ۔
ال پچینو،ٹام ہینکس' نکولس کیج۔
موسیقار ۔ ۔اور گلوکار ۔ ۔(پتا نہیں پوچھا ہو شاید کسی نے ۔ ۔)
نصرت فتح علی خان۔سو نو نگم۔ بہت سارے ہیں بھئی۔۔

HarfeDua
21-03-2010, 01:35 AM
مونا جی اگر آپ کو کسی بہتتتت باتونی بورنگ پرسن کی کمپنی میں ٹائم گزارنا پڑ جائے تو کیا کریں گی؟
مروتاً بات کرتی رہیں گی؟
انہیں اگنور کرنے کی کوشش کریں گی؟

آپ ہارر موویز دیکھتی ہیں؟ اور دیکھتی ہیں تو پھر کتنے دن تک ڈرتی رہتی ہیں؟

اوہ ہاں۔۔ آپ کو پتنگ اڑانا آتی ہے؟

تاکہ بہار آجائے۔ ۔ ویرانے میں۔ ۔ ۔ b-)۔ ۔

وہ تو میرے جانے سے آتی میں آپ کو بھیجنے کا کہہ رہی ہوں۔ ;d

Khuloos
21-03-2010, 01:39 AM
گوشت خور ہیں مونا جی۔ ۔ ۔یا سبزی خور یا دال خور؟۔ ۔ ۔
گوشت ، مچھلی وغیرہ صاف کرلیتی ہیں؟۔ ۔ یا امی کرکے دیں؟۔ ۔ ۔
کون سی حس آپ کی ۔ ۔سب سےزیادہ تیز ہے؟۔ ۔

وہ تو میرے جانے سے آتی میں آپ کو بھیجنے کا کہہ رہی ہوں۔ ;dواقعی۔ ۔ بہار تو تمہارے "جانے" سے ہی آتی۔ ۔ ۔ مگر یہاں۔ ۔ جہاں سے جاتیں تم۔ ۔ ۔ :P

Meem
21-03-2010, 01:41 AM
تاکہ بہار آجائے۔ ۔ ویرانے میں۔ ۔ ۔ b-)۔ ۔
اچھا کھانا کھاتے ہوئے۔ ر۔وٹی بچ جائے۔ ۔ تو کیا کرتی ہیں؟۔ ۔اور سالن ڈالتی ہیں۔ ۔ پھر سالن بچ جاتا ہے تو اور روٹی لیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ پھر سالن ختم ہوجائے تو۔ ۔ ۔
بغیر سالن کے کھالیتی ہیں روٹی؟۔ ۔ اور سالن اگر بچ جائے تو۔ ۔ کیا ویسے ہی ختم کردیتی ہیں/۔ ۔
سالن کم لیتی ہوں اور روٹی بچ جائے تو تھوڑا سا اور کہ پورا ہوجائے۔
اچار کھاتی ہیں ایسے ہی روکھا؟۔ ۔
کھاتی ہوں پر روکھا نہیں۔
کون سا پسند ہے؟۔ ۔ ۔
مرچوں کا۔

کتنے وقت کھاتی ہیں عام طور پر کھانا؟۔
ناشتہ' لنچ' ڈنر
اور کیا بس مقدار طے کی ہوئی ہے کہ۔ ۔ اتنا ہی کھانا ہے۔ ۔ کم زیادہ نہیں؟۔ ۔ ۔ ہاںلگا بندھا ہی ہے۔۔
چائے کتنی بار پیتی ہیں دن میں؟۔
دو بار
اور چینی کتنی لیتی ہیں اس میں؟۔ ۔
آدھا چمچ ۔۔
تیز گرم پیتی ہیں؟۔ ۔ یا ٹھنڈی کرکے؟
نارمل ٹھنڈی تو برداشت نہیں ہوتی واپس گرم کرتی ہوں۔۔
۔ ۔ بقول میری امی۔ ۔ برف۔ ۔
اچھا برف کھاتی ہیں ؟۔ ۔ بچپن میں تو کھاتی ہوں گی؟۔ ۔ وہ بھی خلاف نفاست ہے یا؟۔ ۔

ہاں جی ابھی تک کھاتی ہوں برف۔ :

Khuloos
21-03-2010, 01:45 AM
اداکار ۔ ۔
ال پچینو،ٹام ہینکس' نکولس کیج۔
چچ۔ ۔ کوئی دیسی اداکار نہیں پسند۔ ۔ ۔ ویسے سیاستدانوں کی بھی بری تو نہیں ہوتی اتنی۔ ۔ ۔ ۔ یہ تعصب وغیرہ تو نہیں کوئی۔ ۔ :P
اچھا غیر نصابی چیزوں میں حصہ لیا آپ نے۔ ۔ تو کس چیز میں؟۔ ۔ ۔ کوئی انعام وغیرہ ملا؟۔ ۔
نمایاں اسٹوڈنٹ تھیں؟۔ ۔ ۔

Meem
21-03-2010, 01:45 AM
]مونا جی اگر آپ کو کسی بہتتتت باتونی بورنگ پرسن کی کمپنی میں ٹائم گزارنا پڑ جائے تو کیا کریں گی؟
سن لوں گی۔۔
مروتاً بات کرتی رہیں گی؟
کوشش کروں گی کہ وہ بور ہوجائے۔۔
انہیں اگنور کرنے کی کوشش کریں گی؟
نہیں۔۔
آپ ہارر موویز دیکھتی ہیں؟ اور دیکھتی ہیں تو پھر کتنے دن تک ڈرتی رہتی ہیں؟
کوشش کرتی ہوں کہ نہیں دیکھوں۔۔

اوہ ہاں۔۔ آپ کو پتنگ اڑانا آتی ہے؟

ابھی تو نہیں آتی مگر بچپن میں یہ سب کام کئے ہیں۔۔

وہ تو میرے جانے سے آتی میں آپ کو بھیجنے کا کہہ رہی ہوں۔ ;d

HarfeDua
21-03-2010, 01:46 AM
مونا جی اگر کوئی آپ سے اوٹ پٹانگ سوال کرتا رہے کرتا رہے تو آپ کیا کرتی ہیں اس کے ساتھ؟ ::)

ون اردو پر آپ کی فیورٹ اسمائلی کون سی ہے؟ اور سب سے زیادہ کون سی یوز کرتی ہیں؟
کوئی ایسی اسمائلی جو ون اردو پر ہونی چاہیے اور نہیں ہے؟ کوئی ایکسپریشن جس کی کمی لگتی ہو؟

گوشت خور ہیں مونا جی۔ ۔ ۔یا سبزی خور یا دال خور؟۔ ۔ ۔
گوشت ، مچھلی وغیرہ صاف کرلیتی ہیں؟۔ ۔ یا امی کرکے دیں؟۔ ۔ ۔
کون سی حس آپ کی ۔ ۔سب سےزیادہ تیز ہے؟۔ ۔
واقعی۔ ۔ بہار تو تمہارے "جانے" سے ہی آتی۔ ۔ ۔ مگر یہاں۔ ۔ جہاں سے جاتیں تم۔ ۔ ۔ :P
جی نہیں :mad:

شکر کریں مونا جی آدم خور کا نہیں پوچھا۔ خلوص سے کچھ بعید نہیں۔
;d

Khuloos
21-03-2010, 01:50 AM
ہاں جی ابھی تک کھاتی ہوں برف۔ :
کیوں؟۔ ۔ ابھی تک بچپن چل رہا ہےآپ کا؟۔ ۔ ۔
یہ الم غلم میں۔ ۔ کس قسم کی چیزیں کھاتی ہیں آپ؟۔ ۔ مثلا گولا گنڈا۔ ۔ پاپ کارن ۔ ۔ ۔ کیریاں۔ ۔ ۔ نمکو(اس میں کیا زیادہ پسند ہے؟۔ ۔ )چپس وغیرہ وغیرہ؟۔ ۔
گھی استعمال کرتی ہیں کھانے میں۔ ۔ یا تیل؟۔ ۔
عام طور پر گھر میں پہننے کے لیے استری کرتی ہیں کپڑے۔ ۔ ۔ یا ایسے ہی ؟۔ ۔
کاٹن استری کرنے میں مزہ آتا ہے؟۔ ۔ ۔
کلف لگا کر پہنتی ہیں کپڑے؟۔ ۔ کاٹن کے؟۔ ۔

Meem
21-03-2010, 01:50 AM
گوشت خور ہیں مونا جی۔ ۔ ۔یا سبزی خور یا دال خور؟۔ ۔
دال؛ سبزی اور چکن خور۔
گوشت ، مچھلی وغیرہ صاف کرلیتی ہیں؟۔ ۔ یا امی کرکے دیں؟۔ ۔ ۔
جن کو یہ سب پکوانا ہوتا ہے وہ کر کے دیتے ہیں، میں تو نہی کروں ان کو صاف ہرگز۔
کون سی حس آپ کی ۔ ۔سب سےزیادہ تیز ہے؟۔ ۔
سونگھنے کی ۔ ویسے قوس ہونے کے ناطے چھٹی حس بھی۔
واقعی۔ ۔ بہار تو تمہارے "جانے" سے ہی آتی۔ ۔ ۔ مگر یہاں۔ ۔ جہاں سے جاتیں تم۔ ۔ ۔ :

چچ۔ ۔ کوئی دیسی اداکار نہیں پسند۔
ارے ہاں ہیں نا۔۔ راحت کاظمی۔ جمال شاہ۔ نعمان اعجاز
۔ ۔ ویسے سیاستدانوں کی بھی بری تو نہیں ہوتی اتنی۔ ۔ ۔ ۔ یہ تعصب وغیرہ تو نہیں کوئی۔ ۔ :P
اچھا غیر نصابی چیزوں میں حصہ لیا آپ نے۔ ۔ تو کس چیز میں؟۔ ۔ ۔ کوئی انعام وغیرہ ملا؟۔
نہیں نا۔۔ ایک دو دفعہ لیا مگر مزہ نہین آیا۔۔
نمایاں اسٹوڈنٹ تھیں؟۔ ۔ ۔
نہیں ۔۔

Meem
21-03-2010, 01:55 AM
کیوں؟۔ ۔ ابھی تک بچپن چل رہا ہےآپ کا؟۔ ۔ ۔
ہاں جی کیوں ۔ میں برف نہیں کھا سکتی کیا۔۔
یہ الم غلم میں۔ ۔ کس قسم کی چیزیں کھاتی ہیں آپ؟۔ ۔ مثلا گولا گنڈا۔ ۔ پاپ کارن ۔ ۔ ۔ کیریاں۔ ۔ ۔ نمکو(اس میں کیا زیادہ پسند ہے؟۔ ۔ )چپس وغیرہ وغیرہ؟
کیری کے علاوہ سب۔۔۔ ۔
گھی استعمال کرتی ہیں کھانے میں۔ ۔ یا تیل؟۔ ۔
آج کل تو تیل مگر مجھ کو گھی اچھا لگتا ہے۔
عام طور پر گھر میں پہننے کے لیے استری کرتی ہیں کپڑے۔ ۔ ۔ یا ایسے ہی ؟۔ ۔
استری کر کے۔
کاٹن استری کرنے میں مزہ آتا ہے؟۔
ہاں۔۔
کلف لگا کر پہنتی ہیں کپڑے؟۔ ۔ کاٹن کے؟۔ ۔
کہین آنے جانے کے لیے لگا لتی ہوںکلف ورنہ نہیں۔۔

Khuloos
21-03-2010, 02:01 AM
دال؛ سبزی اور چکن خور۔

نہیں نا۔۔ ایک دو دفعہ لیا مگر مزہ نہین آیا۔۔
مچھلی بھی نہیں کھاتیں؟۔ ۔ ۔
مزہ کیوں نہیں ایا؟۔ ۔
کبھی کلاس میں سزا ملی؟۔ ۔ باتیں کرنے پر؟۔ ۔ ۔ یا ہوم ورک نہ کرکے لانے پر؟۔ ۔ ۔
اچھا فائرفاکس کیوں استعمال کرتی ہیں؟۔ ۔ مطلب کسی خاص خاصیت کی وجہ سے اس کی؟۔ ۔ ۔
کپڑے۔ ۔ جوتے۔ ۔ زیورات۔ ۔ ہینڈ بیگ وغیرہ میں سے۔ ۔ ۔کس پر زیادہ رقم خرچ کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔
کتوں سے ڈرتی ہیں؟۔ ۔ ۔ کبھی کسی کتے نے پیچھا کیا آپ کا؟۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 10:32 PM
ننھیال دودھیال میں کس سے زیادہ قریب ہیں؟۔ ۔
آپ کے دادا دادی، نانا نانی۔ ۔ میں سےکوئی حیات ہے؟۔ ۔
ان کے ساتھ وقت گزارنا کیسا لگتا ہے/تھا؟۔ ۔
کوئی نصیحت جو وہ آپ کو کرتے ہوں؟۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 10:34 PM
خواب دیکھتی ہیں؟۔ ۔
کبھی کبھار؟ یا اکثر؟۔ ۔ ۔ اور کیسے؟۔ ۔ مطلب سچے ہوتے ہیں اکثر؟۔ ۔
حال میں کوئی خوا جو پورا ہوا ہو؟۔ ۔ ۔
حقیقت میں۔ ۔ خواب والا منظر ہو سامنے۔ ۔ اور آپ حصہ ہوں اس کا۔ ۔ کبھی کوشش کی خواب کے الٹ کرنے کی کچھ؟۔ ۔
خواب بتاتی ہیں گھر میں کسی کو؟۔ ۔
تعبیر پوچھتی ہیں ؟۔ ۔ ۔یا خود نکال لیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ تو کتنی درست ہوتی ہے آپ کی نکالی ہوئی تعبیریں؟۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 10:37 PM
پریشان ہوں تو کیسے ریلیکس کرتی ہیں خود کو؟۔ ۔
سر پر سوار کرلیتی ہیں یا۔ ۔ خود کوشش کرکے ذہن ہٹاتی ہیں پریشان کن چیز سے؟۔ ۔
خود کو تنہا محسوس کیا کبھی؟۔ ۔ کس موقع پر؟۔ ۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 10:38 PM
زمانۂ طالب علمی کی کوئی شرات ۔ ۔ ۔ دلچسپ واقعہ؟۔ ۔
کبھی آپ کی کسی شرارت یا مذاق سے۔ ۔ نقصان ہوا ہو کسی کا بلا ارادہ؟۔ ۔
کبھی ایسا ہوا۔ ۔ نیند نہ آئی ہو رات بھر؟۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 10:41 PM
گھر والوں کو متعارف کروایا ہے؟۔ ۔ ون اردو سے؟۔ ۔
کسی کو رکن بنوایا یہاں کا؟۔ ۔ ۔ گھر میں سے کسی کو۔ ۔ کسی دوست کزن وغیرہ کو؟۔ ۔
شروع میں بڑا حصہ لیتی تھیں آپ۔ ۔ گپ شپ میں یعنی۔ ۔ اب نہیں بولتیں اتنا؟۔ ۔
سب سےپہلے کس سیکشن کا چکر لگاتی ہیں۔ ۔ لاگ ان ہو کر؟۔ ۔
پرانے ساتھی۔ ۔ جن سے بات چیت رہی ہو۔ ۔ یا ویسے ہی۔ ۔ آپ جانتی ہوں۔ ۔ اب نہیں آتے یہاں۔ ۔ کن کو یاد کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 10:51 PM
کتنی بااصول ہیں؟۔ ۔ یا اصول توڑنے ہی کے لیے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟۔ ۔
کوئی اپنا وضع کردہ اصول؟۔ ۔ ۔اپنے لیے یا دوسروں کے لیے؟۔ ۔
کسی کے لیے توڑ سکتی ہیں اصول ؟۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 10:53 PM
ذہانت
محنت
شہرت
عزت
دولت
قسمت
سخاوت
حلاوت
خوبصورتی
۔ ۔ ان سب میں۔ ۔ دس میں سے۔ ۔ ۔ کس کو کتنے نمبر دیں گی؟۔ ۔

Meem
21-03-2010, 10:54 PM
مچھلی بھی نہیں کھاتیں؟۔ ۔ ۔
کھا لیتی ہوں مگر کبھی کبھی اگر فش تکہ ہو تو۔
مزہ کیوں نہیں ایا؟۔ ۔
کبھی کلاس میں سزا ملی؟۔ ۔ باتیں کرنے پر؟۔ ۔ ۔ یا ہوم ورک نہ کرکے لانے پر؟۔
نہیں اس بات پر تو نہیں۔ ہماری پوری کلاس شرارتی تھی تو اجتماعی سزا ملتی تھی۔۔ جیسے کہ ہم میٹرک میں تھے ور کلاس سکس میں کھڑا کیا تھا سب باجیوں کو۔۔
اچھا فائرفاکس کیوں استعمال کرتی ہیں؟۔ ۔ مطلب کسی خاص خاصیت کی وجہ سے اس کی؟۔
بس آئی ای سے زیادہ اچھا لگا۔۔ یہاں کے نیٹ کا ساتھ دے دیتا ہے۔۔
کپڑے۔ ۔ جوتے۔ ۔ زیورات۔ ۔ ہینڈ بیگ وغیرہ میں سے۔ ۔ ۔کس پر زیادہ رقم خرچ کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔
اب تو کم کم ۔ مگر پہلے سب کپڑوں پر جاتے تھے پیسے۔۔
کتوں سے ڈرتی ہیں؟۔ ۔ ۔ کبھی کسی کتے نے پیچھا کیا آپ کا؟۔
ہاں جی ڈرتی ہوں۔ کیا نا ایک نہیں کئی بار آخر بار ہمت کر کے بیگ گھما کر مارا تھا۔ تو جان چھٹی تھی۔۔

ننھیال دودھیال میں کس سے زیادہ قریب ہیں؟۔
ننھیال۔
آپ کے دادا دادی، نانا نانی۔ ۔ میں سےکوئی حیات ہے؟۔ ۔
نانی اماں۔
ان کے ساتھ وقت گزارنا کیسا لگتا ہے/تھا؟۔ ۔
بڑا مزہ آتا ہے سارے پرانے قصے پتا لگتے ہیں کہ کس کس کی کیسے کیسے پٹائی ہوتی تھی۔
کوئی نصیحت جو وہ آپ کو کرتے ہوں؟۔ ۔
تم کو بڑا شوق ہے کہ مجھ کو سب نصیحت کریں۔::)۔ نہیں کچھ خاص نہیں۔۔

خواب دیکھتی ہیں؟۔ ۔
بہت سارے روزانہ کا کوٹا ہے ان کا۔۔
کبھی کبھار؟ یا اکثر؟۔ ۔ ۔ اور کیسے؟۔ ۔ مطلب سچے ہوتے ہیں اکثر؟۔ ۔
جلدی سو جاؤں تو روز ہی آئیں مگر دیر سے سونے کی وجہ سے کم ہوئے ہیں۔
ہاں جی اکثر ہی سچ ہوتے ہیں۔ جب ہی تو سونا کم کیا ہوا ہے۔۔
حال میں کوئی خوا جو پورا ہوا ہو؟۔ ۔ ۔
جی ہوا ہے۔ میری بہن کہ آنے کا وہ نہیں آرہی تھی ایک دن پہلے تک اس نے کہا تھا کہ اس کی سیٹ کنفرم نہیں ہوئی اور صبح اٹھ کر میں نے پوچھا اماں سے کیا وہ آگئی۔ اماں نے کہا منع تو کیا تھا اس نے اور تھوڑی دیر می اس کی کال تھی کہ اتنے بجے کی فلائٹ ہے،،
حقیقت میں۔ ۔ خواب والا منظر ہو سامنے۔ ۔ اور آپ حصہ ہوں اس کا۔ ۔ کبھی کوشش کی خواب کے الٹ کرنے کی کچھ؟۔
نہیں وہ تو ہوتا چلا جاتا ہے۔۔آپ نہیں روک سکتے۔۔
خواب بتاتی ہیں گھر میں کسی کو؟۔ ۔
جس سے ریلٹیڈ ہوتا ہے اس کو ۔ ورنہ نہیں۔۔کچھ بعد میں پورے ہوتے ہیں۔۔مطلب سال بعد بھی۔
تعبیر پوچھتی ہیں ؟۔ ۔ ۔یا خود نکال لیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ تو کتنی درست ہوتی ہے آپ کی نکالی ہوئی تعبیریں؟۔ ۔
پہلے پوچھ لیتی تھی مگر اب خود جو سمجھ آتا ہے وہی ٹھیک نکلتا ہے عموماً۔

پریشان ہوں تو کیسے ریلیکس کرتی ہیں خود کو؟۔ ۔
جس وجہ سے پریشان ہوں اس کا حل ڈھونڈ کر۔۔
سر پر سوار کرلیتی ہیں یا۔ ۔ خود کوشش کرکے ذہن ہٹاتی ہیں پریشان کن چیز سے؟۔ ۔
بتادیا نا اوپر۔ مسئلے کا حل ڈھونڈ کر۔ یا پریشانی کی جڑ کو ختم کر کے ہی چین آتا ہے مجھ کو۔
خود کو تنہا محسوس کیا کبھی؟۔ ۔ کس موقع پر؟۔ ۔ ۔
ہاں کئی بار۔۔

زمانۂ طالب علمی کی کوئی شرات ۔ ۔ ۔ دلچسپ واقعہ؟۔ ۔
ہاں نا یاد ہے یونی میں کی تھی ڈین سے اجازت مانگ کر یونی کی کلاسز بنک کر کے پوری کلاس پکنک پر چلی گئی تھی۔۔ چئیر پرسن نے اگلے دن خوب عزت اتاری تھی۔۔
کبھی آپ کی کسی شرارت یا مذاق سے۔ ۔ نقصان ہوا ہو کسی کا بلا ارادہ؟۔ ۔ نہیں زیادہ تر ہنسی مزاق تک ہی بات رہی اس سے آگے نہں بڑھی۔
کبھی ایسا ہوا۔ ۔ نیند نہ آئی ہو رات بھر؟۔ ۔
ہاں نا جب میرا بھانجا پیدا ہوا تھا اور اس کی پیدا ہوتے ہیں ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ شاید بچے اورمیری بہن کو کچھ خبر نہیں تھی وہ رات بہت بھاری تھی۔۔

Khuloos
21-03-2010, 10:56 PM
جھوٹی تعریف کی کبھی کسی کی؟۔ ۔
کس حد تک سچائی پسند ہیں؟۔ ۔ ۔
کوئی نقصان اٹھایا کبھی سچ بولنے سے؟۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 10:59 PM
حواس خمسہ میں۔ ۔ ۔ کون سی حس اہم لگتی ہے اپ کو زیادہ؟۔ ۔
پسندیدگی اور ناپسندیدگي کی شدت بتانے کے لیے۔ ۔ کیا لفظ بولتی ہیں؟۔ ۔
سب سے اچھا خوبصورت احساس۔ ۔ جذبہ۔ ۔ عادت/خصلت۔ ۔ آپ کے خیال میں؟۔ ۔ (بالعموم)۔ ۔
اور اس کے برعکس کیا؟۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 11:03 PM
دستخط کس زبان میں کرتی ہیں؟۔ ۔
کاپی یا کی بورڈ سیدھا رکھ کر لکھتی ہیں۔ ۔ یا ترچھا کرکے؟۔ ۔
پرانی کاپیاں نوٹس وغیرہ سنبھال کر رکھے ہیں؟۔ ۔ یا دے دیے کسی کو؟۔ ۔
کام اتارنے کے لیے دے دیتی تھیں آرام سے۔ ۔؟

Khuloos
21-03-2010, 11:04 PM
کسی سے بات چیت ترک کی کبھی؟۔ ۔ ۔
زیادہ سے زیادہ کتنا عرصہ؟۔ ۔
ناراض ہوں تو بولتی نہیں ؟۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 11:05 PM
کہیں جائیں تو۔ ۔ راستے یاد رکھتی ہیں؟۔ ۔
کون سی سواری پسند ہے؟۔ ۔
بحری، بری اور فضائی سفر میں۔ ۔ کیا زیادہ آرام دہ لگتا ہے؟۔ ۔دور جانا ہو تو۔ ۔ ۔
اور کس سفر سے خوف آتا ہے؟۔ ۔

Meem
21-03-2010, 11:06 PM
گھر والوں کو متعارف کروایا ہے؟۔ ۔ ون اردو سے؟۔ ۔
ہاں سب کو علم ہے۔۔
کسی کو رکن بنوایا یہاں کا؟۔ ۔ ۔ گھر میں سے کسی کو۔ ۔ کسی دوست کزن وغیرہ کو؟۔ ۔
بہن ' بھائی کزنز سب میمبر ہیں یہاں کے۔۔مگر کم کم آتے ہیں۔۔
شروع میں بڑا حصہ لیتی تھیں آپ۔ ۔ گپ شپ میں یعنی۔ ۔ اب نہیں بولتیں اتنا؟۔ ۔
ٹائم ہی کم ہوتا ہے نا۔ سوچتی ہوں اتنے میں یہ کام کرلوں۔
سب سےپہلے کس سیکشن کا چکر لگاتی ہیں۔ ۔ لاگ ان ہو کر؟۔
سبسکرئب تھریڈ سے دیکھنا شروع کرتی ہوں۔ کہ کہاں کیا کیا ہوا ہے۔۔
پرانے ساتھی۔ ۔ جن سے بات چیت رہی ہو۔ ۔ یا ویسے ہی۔ ۔ آپ جانتی ہوں۔ ۔ اب نہیں آتے یہاں۔ ۔ کن کو یاد کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔
امید صبح کو' ساحر کو'رفعت کو۔۔ یہ سب شروع کے گپ شپ والے ہیں نا۔۔منہا 'وش جب ہم سب ہوتے تھے ایک ساتھ تو بڑا مزہ آتا تھا۔۔

]کتنی بااصول ہیں؟۔ ۔ یا اصول توڑنے ہی کے لیے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟۔ ۔
ہوں تو کافی حد تک اصول پرست ،۔ مگر انسانوں سے بڑھ کو کچھ نہیں ہوتا۔۔

کوئی اپنا وضع کردہ اصول؟۔ ۔ ۔اپنے لیے یا دوسروں کے لیے؟
کمٹمنٹ پوری کرنے کا ۔۔اپنے لیے۔
دوسروںپر میرا کیا زور چلے گا بھئی۔۔
کسی کے لیے توڑ سکتی ہیں اصول ؟۔ ۔
سچویشن کے حساب سے۔۔

ذہانت05
محنت10
شہرت01
عزت10
دولت07
قسمت09
سخاوت09
حلاوت08
خوبصورتی06
۔ ۔ ان سب میں۔ ۔ دس میں سے۔ ۔ ۔ کس کو کتنے نمبر دیں گی؟۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 11:09 PM
سائیڈ ٹیبل پر کیا کیا رکھا ہے جی؟۔ ۔
ڈریسنگ ٹیبل ہے کمرے میں آپ کے؟۔ ۔ ۔ تو اس پر کیا رکھتی ہیں؟۔ ۔
اتنے ٹیبل سے یاد آیا۔ ۔ ۔ ٹائم ٹیبل بناتی ہیں۔ ۔ یا بنایا کبھی۔ ۔ پورے دن کے لیے۔ ۔ اور عمل کیا اس پر تو کتنا؟۔ ۔ فیل ہوگیا یا پھر؟۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 11:10 PM
بیک وقت کتنے کام کرسکتی ہیں؟۔ ۔
کبھی زیادہ سے زیادہ کتنے صفحے کیے کمپوز؟۔ ۔
کسی ناول کا اختتام جو پسند آیا ہو بہت؟۔ ۔
ایسے ہی کوئی ایسا ناول۔ ۔ جس کا اختتام برا لگا ہو ؟۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 11:14 PM
وقت سے پہلے نمٹا کر رکھتی ہیں کام۔ ۔ یا عین وقت پر کرتی ہیں؟۔ ۔
جلد باز ہیں؟۔ ۔ کن معاملوں میں؟۔ ۔
امتحانوں میں۔ ۔ کتاب امتحان ہال میں جانے تک ہاتھ میں رکھتی تھیں۔ ۔ ۔ یا بس صبح ہوئی تو بند؟۔ ۔
جاگ کر پڑھتی تھی امتحانوں میں؟۔ ۔ ۔
پیپر لے کر کیا کرتی تھیں پہلے؟۔ ۔ سال پڑھتی ہین یا۔ ۔ وظیفہ؟۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 11:16 PM
ٹیوشن لی کبھی؟۔ ۔
گھر میں کون پڑھاتا تھا آپ کو؟۔ ۔
اور آپ چھوٹے بہن بھائیوں کا دیکھتی تھیں ہوم ورک؟۔ ۔

Khuloos
21-03-2010, 11:17 PM
قرآن کس سے پڑھا آپ نے؟۔ ۔
اور مخصوص قرآن رکھا ہوا ہے اپنا؟۔ ۔ اسی پر پڑھتی ہیں یا۔ ۔ گھر میں سے کسی پر بھی؟۔ ۔
آواز سے پڑھتی ہیں یا آہستہ؟۔ ۔
نعت اور نعت خواں کون پسند آپ کو؟۔ ۔

Meem
21-03-2010, 11:20 PM
سائیڈ ٹیبل پر کیا کیا رکھا ہے جی؟۔ ۔
اسکینر
ڈریسنگ ٹیبل ہے کمرے میں آپ کے؟۔ ۔ ۔ تو اس پر کیا رکھتی ہیں؟۔ ۔
نہیں ہے۔۔
اتنے ٹیبل سے یاد آیا۔ ۔ ۔ ٹائم ٹیبل بناتی ہیں۔ ۔ یا بنایا کبھی۔ ۔ پورے دن کے لیے۔ ۔ اور عمل کیا اس پر تو کتنا؟۔ ۔ فیل ہوگیا یا پھر؟۔ ۔
نہیں کبھی بھی نہیں کی یہ حرکت۔۔

بیک وقت کتنے کام کرسکتی ہیں؟۔ ۔
کس حساب سے پوچھا۔ یہاں تو اسکین اپ لوڈ سب ایک ساتھ کرسکتی ہوں۔
ویسے ٹی وی دیکھتے ہوئے بک بھی پڑھ سکتی ہوں یہ الگ بات ہوگی کہ چند لمحوں بعد صرف کتاب رہ جائے گی باقی سب غائب ہوجائے گا ذہن کی اسکرین سے۔۔
کبھی زیادہ سے زیادہ کتنے صفحے کیے کمپوز؟۔
:mad: ایک ساتھ 18 پیجز کیئے تھے۔۔۔ وہ بھی دو کالمی۔۔
کسی ناول کا اختتام جو پسند آیا ہو بہت؟۔
جو چلے تو جاں سے گزر گئے۔۔۔ من وسلوٰی۔۔۔۔بیلے کا سیاہ پھول۔۔
ایسے ہی کوئی ایسا ناول۔ ۔ جس کا اختتام برا لگا ہو ؟۔ ۔
بہت سارے ہیں یاد نہیں۔۔

Meem
21-03-2010, 11:35 PM
وقت سے پہلے نمٹا کر رکھتی ہیں کام۔ ۔ یا عین وقت پر کرتی ہیں؟۔
عین ٹائم پر۔۔
جلد باز ہیں؟۔ ۔ کن معاملوں میں؟۔ ۔
کافی حد تک ہوں کہہ سکتے ہیں۔۔ ری ایکشن جلدی ہوتا ہے میرا۔۔
امتحانوں میں۔ ۔ کتاب امتحان ہال میں جانے تک ہاتھ میں رکھتی تھیں۔ ۔ ۔ یا بس صبح ہوئی تو بند؟
رات کو ہی بند ہوجاتئ ہے کتاب تو۔
جاگ کر پڑھتی تھی امتحانوں میں؟۔ ۔ ۔
جتنی اچھی نیند پیپرز میں آتی ہے کبھی نہیں آتی سچی۔
پیپر لے کر کیا کرتی تھیں پہلے؟۔ ۔ سوال پڑھتی ہین یا۔ ۔ وظیفہ؟۔ ۔
سوال۔

]ٹیوشن لی کبھی؟۔ ۔
ہاں لی میٹرک میں اور اس کے بعد گریجویشن تک۔۔اکاؤنٹس کی
گھر میں کون پڑھاتا تھا آپ کو؟۔
ویسے تو ابا مگر بعد میں خود ہی پڑھ لیتے تھے کہ شوق تھا پڑھنے کا۔۔
اور آپ چھوٹے بہن بھائیوں کا دیکھتی تھیں ہوم ورک؟۔ ۔
نہیں ۔ وہ لوگ مجھ سے زیادہ محنتی اور پراپر ہیں۔۔
قرآن کس سے پڑھا آپ نے؟۔ ۔
قاری صاحب سے۔۔
اور مخصوص قرآن رکھا ہوا ہے اپنا؟۔ ۔ اسی پر پڑھتی ہیں یا۔ ۔ گھر میں سے کسی پر بھی؟۔ ۔
کسی پر بھی ۔ اس سے کیا فرق پڑھتا ہے
آواز سے پڑھتی ہیں یا آہستہ؟
آواز سے۔۔
نعت اور نعت خواں کون پسند آپ کو؟۔ ۔
میں تو پنجتن کا غلام ہوں'
شہہ لولاک ہو محبوب رب دو جہاں ہو تم '
زہے مقدر حضور حق سے
یہ سب تمہارا کرم ہے آقا

قاری وحید ظفر قاسمی اورروں کے نام کا علم نہیں ہے۔۔~

Meem
21-03-2010, 11:45 PM
دستخط کس زبان میں کرتی ہیں؟۔
انگریزی میں۔۔
کاپی یا کی بورڈ سیدھا رکھ کر لکھتی ہیں۔ ۔ یا ترچھا کرکے؟۔ ۔
ترچھا بلکہ آڑھا کہہ لو۔
پرانی کاپیاں نوٹس وغیرہ سنبھال کر رکھے ہیں؟۔ ۔ یا دے دیے کسی کو؟۔ ۔
عادت تو ہے یہ سب رکھنے کی مگر اب اماں نے سب دے دیے۔
کام اتارنے کے لیے دے دیتی تھیں آرام سے۔ ۔؟
لو خود کب کیا کام جو اوروں کو دیتی۔۔ ویسے میں منع نہیں کرتی ۔۔شاید کسی کا فائدہ ہوجائے۔۔

کسی سے بات چیت ترک کی کبھی؟۔ ۔ ۔
ہاں کئی بار۔۔
زیادہ سے زیادہ کتنا عرصہ؟۔ ۔
شاید دو سال یا اس سے بھی زیادہ۔ بلکہ ابھی تک نہیں کرتی میں اس سے بات
ناراض ہوں تو بولتی نہیں ؟۔ ۔
نہیں خاموش ہوجاتی ہوں۔۔

کہیں جائیں تو۔ ۔ راستے یاد رکھتی ہیں؟۔ ۔
بالکل ایک بار میں یاد ہوتے ہیں۔۔
کون سی سواری پسند ہے؟
بائیک ۔
بحری، بری اور فضائی سفر میں۔ ۔ کیا زیادہ آرام دہ لگتا ہے؟۔ ۔دور جانا ہو تو۔ ۔ ۔ بائی روڈ اچھا لگتا ہے۔۔
اور کس سفر سے خوف آتا ہے؟۔ ۔
ویسے تو اس کا جواب بنتا ہے سفر آخرت ہے۔۔
مگر خیر ۔۔
ریل گاڑی کے سفر سے ۔۔

جھوٹی تعریف کی کبھی کسی کی؟۔ ۔
نہیں ۔ کوشش کرتی ہوں کہ پوزیٹو پوائنٹس ڈھونڈ لوں اس میں سے بھی۔۔
کس حد تک سچائی پسند ہیں؟۔ ۔ ۔
70 ٪ فیصد تو ہوں۔۔
کوئی نقصان اٹھایا کبھی سچ بولنے سے؟۔ ۔
ایسا ویسا کئی بار۔۔ آن دی اسپاٹ تو مگر بعد میں سب خیر ہوئی۔۔الحمدللہ

حواس خمسہ میں۔ ۔ ۔ کون سی حس اہم لگتی ہے اپ کو زیادہ؟۔ ۔
سب ہی ضروری ہیں جی مگر دیکھنا شاید سب سے ضروری۔
پسندیدگی اور ناپسندیدگي کی شدت بتانے کے لیے۔ ۔ کیا لفظ بولتی ہیں؟۔ ۔ میں ایکسپریسو نہیں ہوں۔۔ خود ہی اندازہ کرنا ہوتا ہے یہ تو سب کو۔۔
سب سے اچھا خوبصورت احساس۔ ۔ جذبہ۔ ۔ عادت/خصلت۔ ۔ آپ کے خیال میں؟۔ ۔ (بالعموم)۔ ۔
اور اس کے برعکس کیا؟۔ ۔
جب کوئی بہت خوش ہو تو یہ دیکھنا محسوس کرنا اچھا لگتا ہے۔
اور ظاہر ہے کسی کو تکلیف میں دیکھنا اس کے برعکس ہے۔۔

Khuloos
22-03-2010, 12:18 AM
انتخاب کتاب کا کیسے کرتی ہیں؟۔ ۔ سرورق دیکھ کر۔ ۔ مصنف کا نام دیکھ کر ۔ ۔ یا نام سے؟۔ ۔
قبولیت کے وقت کا علم ہوجائے تو۔ ۔ کون سی تین دعائیں پہلے کریں گی؟۔ ۔
کوئی تین دعائیں۔ ۔ جو ہمیشہ کرتی ہوں۔ ۔ ؟
تین خواہشات۔ ۔ جو زندگی میں چاہیں کہ پوری ہوں ضرور؟۔ ۔

Khuloos
22-03-2010, 12:19 AM
نمکین زیادہ پسند ہے یا میٹھا؟۔ ۔
سردیوں میں کیا لے کر سوتی ہیں؟۔ ۔ کمبل یا رضائی؟۔ ۔
ویسے سردی زیادہ محسوس ہوتی ہے یا گرمی؟۔ ۔
کیا برداشت کرنا ان مین سے آسان لگتا ہے ؟۔ ۔

Khuloos
22-03-2010, 12:20 AM
وعدہ جلدی کرلیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ اور ضرور پورا کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔
امانت آرام سے رکھ لیتی ہیں؟ ۔ ۔
قسم اٹھاتی ہیں؟۔ ۔ اکثر یا کبھی کبھار؟۔ ۔ سرے سے نہیں؟۔ ۔
کوئی ایسی الٹی سیدھی قسم کھائی کبھی؟۔ ۔

Khuloos
22-03-2010, 12:21 AM
ڈائری لکھتی ہیں؟۔ ۔
روزانہ کا حال احوال یا۔ ۔ ۔ منتخب چیزیں؟۔ ۔ ۔
قلم سے یا پینسل سے؟۔ ۔
بال پوائنٹ یا سیاہی والے سے؟۔ ۔ کون سی سیاہی استعمال کرتی ہیں ویسے؟۔ ۔
اب تک کتنی بھر چکی ہیں ڈائریاں؟۔ ۔ پرانی رکھی ہوئی ہیں؟۔ ۔

Khuloos
22-03-2010, 12:23 AM
آٹو گراف لیتی /دیتی ہیں؟۔ ۔
کوئی پسندیدہ آٹو گراف؟۔ ۔ جو لیا/دیا ہو؟۔ ۔
دیتی ہیں تو کوئی ایک ہی جملہ یا۔ ۔ حسب شخصیت؟۔ ۔

Khuloos
22-03-2010, 12:24 AM
اچھا چھپکلیاں بڑی شہید کیں آپ نے۔ ۔ تو کیسے مارتی ہیں؟۔ ۔ ۔
کوئی چلّہ کاٹ کر کیا۔ ۔ ۔:P
نشانہ کیسا ہے آپ کا؟۔ ۔
کچن اور کمرے کی سیٹنگ ایک ہی رکھتی ہیں۔ ۔ یا بدلتی رہتی ہیں؟۔ ۔ ۔
تو کتنے عرصے بعد بدلتی ہیں؟۔ ۔

Khuloos
22-03-2010, 12:38 AM
امی سے ڈانٹ پڑتی ہے آپ کو؟۔ ۔ کس بات پر؟۔ ۔
ممبران میں سے کس کے لیے پہلا تاثر۔ ۔ یاد ہے؟۔ ۔
اور کن سے متعلق بدل گیا پہلا تاثر؟۔ ۔

Meem
22-03-2010, 12:40 AM
انتخاب کتاب کا کیسے کرتی ہیں؟۔ ۔ سرورق دیکھ کر۔ ۔ مصنف کا نام دیکھ کر ۔ ۔ یا نام سے؟۔
مصنف کا نام دیکھ کر۔ ویسے میں نے اپنی لائبریرن بہن کا بہت فائدہ اٹھا یا ہے تو پہلے پڑھتی تھی سب بعد میں خرید لیتی تھی۔۔
قبولیت کے وقت کا علم ہوجائے تو۔ ۔ کون سی تین دعائیں پہلے کریں گی؟۔
ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ و فی الآخرۃ حسنۃ و قنا عزاب النار۔۔
شاید یہ ٹھیی لکھی ہو تو بس یہ معاملہ ہوجائے۔۔
کوئی تین دعائیں۔ ۔ جو ہمیشہ کرتی ہوں۔ ۔ ؟
دین' دنیا اور آخرت میں کامیابی کی۔
تین خواہشات۔ ۔ جو زندگی میں چاہیں کہ پوری ہوں ضرور؟۔ ۔
ہزاروں خواہیشیں ایسی ۔۔ چچ چچ چچ
ایک تو فیری میڈو چلی جاؤں کسی طرح۔۔
دوسرے ایک ڈگری اور لے لوں۔ شاید بزنس کی یا فلم میکنگ کی۔۔
تیسرے یاد نہیں آرہی۔۔

نمکین زیادہ پسند ہے یا میٹھا؟۔ ۔
نمکین زیادہ تر۔ مگر میں میٹھا بھی کھانے کی طرح کھاتی ہوں۔۔
سردیوں میں کیا لے کر سوتی ہیں؟۔ ۔ کمبل یا رضائی؟۔ ۔
رضائی۔۔
ویسے سردی زیادہ محسوس ہوتی ہے یا گرمی؟۔ ۔
گرمی۔۔
کیا برداشت کرنا ان مین سے آسان لگتا ہے ؟۔ ۔
سردی۔۔
]وعدہ جلدی کرلیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ اور ضرور پورا کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔
نہیں جلدی نہیں کرتی کوشش کرتی ہوں کہ نہ کرو اور اگر کرلو وعدہ تو کوشش کرتی ہوں کہ نبھا لوں۔۔
امانت آرام سے رکھ لیتی ہیں؟ ۔ ۔
نہیں نا لوگ ڈال جاتے ہیں سر پر ذمہ داری۔۔
قسم اٹھاتی ہیں؟۔ ۔ اکثر یا کبھی کبھار؟۔ ۔ سرے سے نہیں؟۔ ۔
نہیں مجھ کو یقین نہیں ہے اس سب پر۔۔
کوئی ایسی الٹی سیدھی قسم کھائی کبھی؟۔ ۔
نوپس۔۔

ڈائری لکھتی ہیں؟۔ ۔
نہیں۔۔
روزانہ کا حال احوال یا۔ ۔ ۔ منتخب چیزیں؟۔ ۔ ۔
شاعری ہوتی ہے اب تو وہ بھی نہیں کافی عرصہ سے۔۔
قلم سے یا پینسل سے؟۔ ۔
قلم
بال پوائنٹ یا سیاہی والے سے؟۔ ۔ کون سی سیاہی استعمال کرتی ہیں ویسے؟۔ ۔
پوائنٹرز
اب تک کتنی بھر چکی ہیں ڈائریاں؟۔ ۔ پرانی رکھی ہوئی ہیں؟۔ ۔
;d پچھلے دس سال سے آدھی ہی ہوئی ہے۔

آٹو گراف لیتی /دیتی ہیں؟۔ ۔
نہیں۔۔
کوئی پسندیدہ آٹو گراف؟۔ ۔ جو لیا/دیا ہو؟۔ ۔
نہیں۔۔
دیتی ہیں تو کوئی ایک ہی جملہ یا۔ ۔ حسب شخصیت؟۔ ۔

اچھا چھپکلیاں بڑی شہید کیں آپ نے۔ ۔ تو کیسے مارتی ہیں؟۔ ۔ ۔
ہاں جی بہت ہیں ان گنت۔۔
کوئی چلّہ کاٹ کر کیا۔ ۔ ۔
جی نہیں چپل سے مار کر۔:P
نشانہ کیسا ہے آپ کا؟۔ ۔
کافی برا اس لیے کھینچ کر نہیں مارتی پاس جا کر ایک رسید کرتی ہوں۔
کچن اور کمرے کی سیٹنگ ایک ہی رکھتی ہیں۔ ۔ یا بدلتی رہتی ہیں؟۔ ۔ ۔
تو کتنے عرصے بعد بدلتی ہیں؟۔ ۔
کمرے کی ہاں کرتی ہوں کچن کی نہیں۔جیسے ہی پیسے جمع ہوجاتے ہیں سیٹنگ چینج کرنے کے لیے۔

Khuloos
22-03-2010, 12:40 AM
"آج کل" کی تعریف کے حساب سے۔ ۔ شدت پسند ہیں آپ کا۔ ۔ روشن خیال؟۔ ۔
کوئی رواج۔ ۔ جو پہلی فرصت میں ختم کروانا چاہیں اپ؟۔ ۔
رونا جلد آجاتا ہے؟۔ ۔
اور رونا آئے تو رو لیتی ہیں یا نہیں؟۔ ۔
گھر میں مست ملنگ بن کر رہتی ہین۔ ۔ یا ٹپ ٹاپ؟۔ ۔
بلا اطلاع اچانک آجائے کوئی۔ ۔ تو پہلے شیشے کا چکر لگاتی ہیں؟۔ ۔ ۔ یا ایسے ہی مل لیتی ہیں؟۔ ۔

Khuloos
22-03-2010, 12:43 AM
قومی ترانہ یاد ہے آپ کو؟۔ ۔
لکھ کر دکھائیے گا ذرا۔ ۔ ۔ بغیر نقل کے۔ ۔
ترانہ کھڑے ہو کر سنتی ہیں؟۔ ۔
پسندیدہ ملی نغمہ؟۔ ۔

Meem
22-03-2010, 12:44 AM
امی سے ڈانٹ پڑتی ہے آپ کو؟۔ ۔ کس بات پر؟۔ ۔
ممبران میں سے کس کے لیے پہلا تاثر۔ ۔ یاد ہے؟۔ ۔
اور کن سے متعلق بدل گیا پہلا تاثر؟۔ ۔

یہ تو ایک لمبی لسٹ ہے اس میں سرفہرست تم سوئی نہیں ابھی تک ۔۔
ہاں نا سمارا تھی شاید کہ یہ کتنی سوئیٹ ہے۔۔
یہ یاد نہیں۔۔

Khuloos
22-03-2010, 12:45 AM
مہندی لگانا آتی ہے آپ کو؟۔ ۔
لگاتی ہیں عید وغیرہ پر؟۔ ۔
رنگ کیسا آتا ہے تو؟۔ ۔
میک اپ میں کیا چیز لازمی ہے آپ کے لیے؟۔ ۔

Khuloos
22-03-2010, 12:49 AM
گھر میں اپنی ذاتی تحاریر دکھائیں کسی کو؟۔ ۔
کسی ڈائجسٹ میں کبھی تبصرہ وغیرہ بھیجا؟۔ ۔
فضول خرچ ہیں۔ ۔ کنجوس یا معتدل؟۔ ۔
کبھی فال نکلوائی؟۔ ۔
ہاتھ دکھایا؟۔ ۔ وہ محاورے والا ہاتھ دکھانا نہیں۔ ۔ ۔ دست شناسی والا۔ ۔
خود دیکھنا آتا ہے آپ کو؟۔ ۔

Meem
22-03-2010, 01:12 AM
"آج کل" کی تعریف کے حساب سے۔ ۔ شدت پسند ہیں آپ کا۔ ۔ روشن خیال؟۔
غور نہیں کیا کبھی۔۔ روایت پسند ہوں ویسے۔۔
کوئی رواج۔ ۔ جو پہلی فرصت میں ختم کروانا چاہیں اپ؟۔ ۔
ہاں قرآن سے نکاح نعوذ باللہ اور کارو کاری۔۔
اور جنرلی شادی بیاہ کی فضول اور ہندوانہ رسمیں مایوں مہندی وغیرہ۔۔
رونا جلد آجاتا ہے؟۔ ۔
ہاں بہت جلد۔
اور رونا آئے تو رو لیتی ہیں یا نہیں؟۔ ۔
رو لیتی ہوں
گھر میں مست ملنگ بن کر رہتی ہین۔ ۔ یا ٹپ ٹاپ؟۔ ۔
بین بین ۔۔ مطلب کپڑے صاف ستھرے ہوتے ہیں۔ باقی کچھ اور اہتمام نہیں ہوتا۔
بلا اطلاع اچانک آجائے کوئی۔ ۔ تو پہلے شیشے کا چکر لگاتی ہیں؟۔ ۔ ۔ یا ایسے ہی مل لیتی ہیں؟۔ ۔
ایسے ہی مل لیتی ہوں کوئی لبرا ہوں کیا کہ شیشہ دیکھتی رہوں ۔۔

قومی ترانہ یاد ہے آپ کو؟۔ ۔
نہیں،، کوشش کی تھی ایک بار دھرانے کی بھول گئی بیچ میں سے۔۔
لکھ کر دکھائیے گا ذرا۔ ۔ ۔ بغیر نقل کے۔ ۔
;d
ترانہ کھڑے ہو کر سنتی ہیں؟۔ ۔
نہیں۔ بلکہ اب تو سنے عرصہ ہوا۔۔
پسندیدہ ملی نغمہ؟۔ ۔
اے میرے پیارے وطن ۔
دل دل پاکستان۔
اور اے جزبہ جنون تو ہمت نہ ہار۔

مہندی لگانا آتی ہے آپ کو؟۔ ۔
آتی تھی اب نہیں۔۔
لگاتی ہیں عید وغیرہ پر؟۔ ۔
کبھی لگا لیتی ہوں اور کبھی نہیں بھی۔ مگر کم کم
رنگ کیسا آتا ہے تو؟۔ ۔
گہرا سرخ بلکہ وہ بعد میں ڈارک ہوکر براؤن ہوجاتا ہے۔
میک اپ میں کیا چیز لازمی ہے آپ کے لیے؟۔ ۔
میک اپ ہی لازمی نہیں ہے۔۔

Meem
22-03-2010, 01:16 AM
گھر میں اپنی ذاتی تحاریر دکھائیں کسی کو؟۔ ۔
نہیں۔ جب کہ میری اماں کہتی ہیں تم لکھتی کیوں نہیں۔۔
کسی ڈائجسٹ میں کبھی تبصرہ وغیرہ بھیجا؟۔ ۔
نہیں
فضول خرچ ہیں۔ ۔ کنجوس یا معتدل؟۔ ۔
متعدل ۔ مگر ایکسٹریم ہیں بکس اور کپروں پر میں دل کھول کر خرچ کرسکتی ہوں بلکہ جوتوں پر بھی۔۔ اور نہیں لیتی کچھ تو دنوں کچھ نہیں لیتی ۔
کبھی فال نکلوائی؟۔ ۔
نہیں
ہاتھ دکھایا؟۔ ۔ وہ محاورے والا ہاتھ دکھانا نہیں۔ ۔ ۔ دست شناسی والا۔ ۔
خود دیکھنا آتا ہے آپ کو؟۔ ۔
ہاں دکھایا تھا ایک بار۔
ہاں مں خود کافی ریڈ کر لتی ہوں۔ کہ پڑھا اس سے متعلق بھی ۔۔مگر اب چھور دیا ہے تو بھول گئی۔

Maria Masood
22-03-2010, 04:55 AM
فیری میڈو یہ کون سی جگہ ہے؟

خلوص آپی کے سوال دیکھ کر کیا ری ایکشن ہوتا ہے؟
1۔اففف اس لڑکی کے سوال دوبارہ آگئے۔۔
2۔یہ اتنے سوال لاتی کہاں سے ہے
3۔چلو شکر یہ سوال زیادہ کرتی ہے

اب تک یہاں کے کون کون سے میمبرز کے انٹرویو پڑھے؟

اور کس کا زیادہ اچھا لگا؟

اگر ون اردو کو چھوڑنا پڑے تو؟

Khuloos
22-03-2010, 07:52 AM
خلوص آپی کے سوال دیکھ کر کیا ری ایکشن ہوتا ہے؟
1۔اففف اس لڑکی کے سوال دوبارہ آگئے۔۔
2۔یہ اتنے سوال لاتی کہاں سے ہے
3۔چلو شکر یہ سوال زیادہ کرتی ہے

آہم۔ ۔ ۔ ! یعنی مجھے چھیڑا ہے مانو چندا؟۔ ۔ ۔
چلیں پھر ذرا کھجلی مٹا لوں اور تھوڑی سی۔ ۔ ۔ یہ بتائیں مونا جی۔ ۔ !کچھ پڑھتے ہوئے ساتھ کچھ کھانا ضروری ہوتا ہے؟۔ ۔
کسی کو تحفہ کس کی پسند سے دیتی ہیں؟۔ ۔ اپنی یا اس کی؟۔ ۔
دودھ پیتی ہیں؟۔ ۔اور دودھ کی بنی ہوئی چیزیں کھالیتی ہیں؟ ۔ ۔ ۔
عید پر ہر چیز نئی بناتی ہیں؟۔ ۔ ۔

Maria Masood
22-03-2010, 07:56 AM

ارے نہیں نہیں میری یہ ہمت میں آپکو چھیڑو جی۔۔۔۔۔۔۔۔میں تو میم آپی کے دل کا راز جاننا چاہتی تھی جی۔۔۔۔

imported_Dilpasand
22-03-2010, 10:50 AM
* آپ کو کونسی کہانیاں یا ناول پسند ہیں
* ناول پڑھنے کےلیے کونسا وقت آپ کو پسند ہے
*ناول میں کونسا اینڈ پسند ہے ۔ جدائی یا وصال
*ون اردو کونسا ممبر آپ کو مشکل لگتا ہے اور کونسا آسان ۔ باتوں یا تحریروں میں
*ون اردو کی کوئی ایسی شخصیت جس سے آپ کو کچھ سیکھنے کو ملا ہو
آپ کے خیال میں انسان کی خوشی یا غمی میں کس کا ہاتھ زیادہ ہے خود کا یا معاشرے کا یا پھر حالات کا

محبت پالینے کا نام ہے یا ہجر کا
* انتظار اچھا ہے یا وصال

mohad1
22-03-2010, 12:46 PM
iam happy to see my sis interview i miss u a lot who took this interview i dont know but God bless u, u make my day

Khuloos
22-03-2010, 10:25 PM
قومی تہوار کیسے مناتی ہیں؟۔ ۔
اپنے لیے۔ ۔ کون سا تبصرہ سننا اچھا لگے گا آپ کو۔ ۔ " اس کا تو دل چڑیا جتنا ہے۔ ۔۔ ۔ ادھر بات ہوئی ادھر ساون بھادوں شروع۔ ۔ ۔ ۔ یا۔ ۔ بڑی سے بڑی بات ہنس کر جھیل لیتی ہے۔ ۔ کبھی روتے نہیں دیکھا؟۔ ۔
سیل فون ہے آپ کے پاس؟۔ ۔

iam happy to see my sis interview i miss u a lot who took this interview i dont know but God bless u, u make my dayلیں جی۔ ۔ ۔ خالی خولی شکریہ۔ ۔ ۔ اتنی مہنگائی میں۔ ۔ ۔

Meem
22-03-2010, 10:58 PM
فیری میڈو یہ کون سی جگہ ہے؟
یہ انٹرویو کا سوال ہے؟
تو یہ بیس کیمپ ہے نانگا پربت کا۔۔
پاکستان میں ہے۔۔ رائے کوٹ سے آگے۔
خلوص آپی کے سوال دیکھ کر کیا ری ایکشن ہوتا ہے؟
1۔اففف اس لڑکی کے سوال دوبارہ آگئے۔۔
2۔یہ اتنے سوال لاتی کہاں سے ہے
3۔چلو شکر یہ سوال زیادہ کرتی ہے
جی نہیں یہ اس کا خلوص ہے ورنہ کون دیتا ہے اتنا ٹائم کسی کو آج کل۔
اب تک یہاں کے کون کون سے میمبرز کے انٹرویو پڑھے؟
تقریبا سب پر ہی نظر ڈالتی ہوں کیا ایک ایک کر کے نام لوں لسٹ ہے جی پوری۔
اور کس کا زیادہ اچھا لگا؟
وش کے انٹرویو میں کہ میں خود بھی اس میں شامل تھی اور کچھ ایسےانٹرویو ہیں جو پرانے ہیں تو ان میں شامل ہونے کی حسرت ہے۔۔
اگر ون اردو کو چھوڑنا پڑے تو؟
اللہ نہ کرے۔۔

Meem
23-03-2010, 12:28 AM
*
آپ کو کونسی کہانیاں یا ناول پسند ہیں
جو جو ڈائجسٹ میں آتے ہیں میں 8 ڈائجسٹ پڑھتی ہوں ابھی اس سے پہلے تعداد اس سے بھی زیادہ تھی مگر میعار گرا تو کم کر دیے۔
* ناول پڑھنے کےلیے کونسا وقت آپ کو
پسند ہے
زیادہ تر ٹائم رات کو ملتا ہے ویسے جیسے جیسے وقت ملے پڑھتی جاتی ہوں۔
*ناول میں کونسا اینڈ پسند ہے ۔ جدائی یا وصال
جو خوبصورتی سے لکھا جائے۔ایکسپریس اچھا ہو۔ وہ پسند ہے۔
*ون اردو کونسا ممبر آپ کو مشکل لگتا ہے اور کونسا آسان ۔ باتوں یا تحریروں میں
میری بات چیت بہت کم لوگوں سے ہے تو سب ہی اچھے ہیں۔۔ کوئی ایسا مشکل یا کسوٹی جیسا نہیں ہے۔۔ سیدھے سادھے ہیں۔
*ون اردو کی کوئی ایسی شخصیت جس سے آپ کو کچھ سیکھنے کو ملا ہو
ٹیم بھائی ان کا ایک بلاگ پڑھ کر میں نے جو سیکھا تازندگی کام آئے گا میرے۔۔
آپ کے خیال میں انسان کی خوشی یا غمی میں کس کا ہاتھ زیادہ ہے خود کا یا معاشرے کا یا پھر حالات کا
حالات کا۔۔ باقی معاشرے کو اپنے اوپر مت ہونے دیں اثر انداز۔۔ اور خود کوشش کریں تو کامیاب ہوتے ہیں۔۔

محبت پالینے کا نام ہے یا ہجر کا
محبت ہونے کا نام ہے پالینا یا کھودینا اہم نہیں ہیں۔۔
* انتظار اچھا ہے یا وصال
انتظار بہت مشکل کام ہے۔۔

Meem
23-03-2010, 12:48 AM
قومی تہوار کیسے مناتی ہیں؟۔
ٹی وی دیکھ کر ۔۔ ہاں اس دن چھٹی بھی تو ہوتی ہے نا تو بس گھر پر ہی۔۔
اپنے لیے۔ ۔ کون سا تبصرہ سننا اچھا لگے گا آپ کو۔ ۔ " اس کا تو دل چڑیا جتنا ہے۔ ۔۔ ۔ ادھر بات ہوئی ادھر ساون بھادوں شروع۔ ۔ ۔ ۔ یا۔ ۔ بڑی سے بڑی بات ہنس کر جھیل لیتی ہے۔ ۔ کبھی روتے نہیں دیکھا؟۔ ۔
یہ دونوں ہی نہیں ہوتے میرے اوپر۔۔ ہاں یہ ہے کہ کمپوزڈ رہتی ہے یہ کہا جاتا ہے۔۔ پتا نہیں لگتا کہ کچھ ہوا ہے۔
سیل فون ہے آپ کے پاس؟۔ ۔
ہاں ہے۔۔
لیں جی۔ ۔ ۔ خالی خولی شکریہ۔ ۔ ۔ اتنی مہنگائی میں۔ ۔ ۔
لو ۔ آج ہی تو اس نے پوچھا ،مجھ سے کہ ڈونیٹ کیسے کرتے ہیں۔۔

ہم۔ ۔ ۔ ! یعنی مجھے چھیڑا ہے مانو چندا؟۔ ۔ ۔
ہاں مانو ایک لڑکی کو چھیڑا اکیلا جان کر۔۔;d
چلیں پھر ذرا کھجلی مٹا لوں اور تھوڑی سی۔ ۔ ۔ یہ بتائیں مونا جی۔ ۔ !کچھ پڑھتے ہوئے ساتھ کچھ کھانا ضروری ہوتا ہے؟۔ ۔
نہیں ۔۔
کسی کو تحفہ کس کی پسند سے دیتی ہیں؟۔ ۔ اپنی یا اس کی؟۔ ۔
جس کو تحفہ دے رہی ہوں اس کی پسند کا خیال کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔۔
دودھ پیتی ہیں؟۔ ۔اور دودھ کی بنی ہوئی چیزیں کھالیتی ہیں؟ ۔ ۔ ۔
ہاں اب پی لیتی ہوں پہلے نہیں پیتی تھی۔۔ دودھ سے الرجی ہے مجھ کو مگر کھیر فرنی ظالم منہ کو لگی ہوئی ہیں نہیں چھٹتیں۔۔
عید پر ہر چیز نئی بناتی ہیں؟۔ ۔ ۔
صرف کپڑے۔

Khuloos
23-03-2010, 05:39 AM
اچھا تو سیل فون استعمال کس لیے کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔ کال کرنے کےلیے۔ ۔ یا سننے کے لیے بس۔ ۔ کرے دوسرا ہی؟۔ ۔
ہر وقت ساتھ رکھتی ہیں سیل فون؟۔ ۔ ۔ اور یہ پہلا ہی ہے جو لیا/ملا تھا؟۔ ۔
ہیں۔ ۔ بس ٹی وی دیکھ کر مانتی ہیں۔ ۔ ۔ جھنڈیاں وغیرہ نہیں لگاتیں؟۔ ۔
نظر ٹھیک ہے یا عینک تو نہیں لگی ہوئی؟۔ ۔
کمپیوٹر سے کتنے فاصلے پر بیٹھتی ہیں؟۔ ۔

HarfeDua
23-03-2010, 05:42 AM
مونا جی آپ اگزیم کے لیے بہتتتت پڑھتی تھیں یا تھوڑی سی دیر؟

ٹینشن لیتی تھیں اگزیمز کی یا سر پر سوار نہیں کرتی تھیں؟

میں پڑھ رہی تھی اس لیے ایسے ہی سوال ذہن میں آئے۔۔۔۔ پہلے کسی نے پوچھے ہیں تو رہنے دیں۔ ~

Khuloos
23-03-2010, 05:45 AM
لو ۔ آج ہی تو اس نے پوچھا ،مجھ سے کہ ڈونیٹ کیسے کرتے ہیں۔۔
ہاں مانو ایک لڑکی کو چھیڑا اکیلا جان کر۔۔;d
دودھ پیتی ہیں؟۔ ۔اور دودھ کی بنی ہوئی چیزیں کھالیتی ہیں؟ ۔ ۔ ۔
ہاں اب پی لیتی ہوں پہلے نہیں پیتی تھی۔۔ دودھ سے الرجی ہے مجھ کو مگر کھیر فرنی ظالم منہ کو لگی ہوئی ہیں نہیں چھٹتیں۔۔
عید پر ہر چیز نئی بناتی ہیں؟۔ ۔ ۔
صرف کپڑے۔بس پوچھا ہی۔ ۔ ۔ ۔ خدا کرے عمل بھی جلدی ہوجائے۔ ۔ اس سے پہلے کہ بھولیں دوبارہ۔ ۔ ۔
ارے ہاں۔ ۔ یاد ہی نہیں رہا تھا یہ کہنا تو۔ ۔ ۔ ؛d
اچھا تو دودھ پھیکا لیتی ہیں۔ ۔ یا چینی وغیرہ ڈال کر؟۔ ۔ ۔ اور گرم پیتی ہیں یا ٹھنڈا؟ ۔ ۔
منہ سےپہلا لفظ کیا نکلتا ہے۔ ۔ چوٹ لگنے پر؟۔ ۔
قد کتنا ہے آپ کا؟۔ ۔ اور وزن؟۔ ۔
کبھی ڈائٹنگ کی؟۔ ۔ ۔ تو فائدہ بھی ہوا یا۔ ۔ ۔ ایسے ہی خرچہ ہوا محنت کا؟۔ ۔

Khuloos
23-03-2010, 05:47 AM
تکیے کتنے لے کر سوتی ہیں؟۔ ۔
کسی کی غلطی پر اس کا عذر اور وضاحت مان لیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ بھلے سے مشکوک ہی ہو؟۔ ۔
اضطراری یا انہماک کی کیفیت میں۔ ۔ سرزد ہونے والا فعل؟۔ ۔ (مثلا جیسے کچھ لوگ بالوں میں ہاتھ پھیرتے ہیں۔ ۔ وغیرہ؟۔ ۔ )

Khuloos
23-03-2010, 05:49 AM
اچھا مونا جی۔ ۔ ! امتحانوں میں نیند ۔ ۔ ۔ بلکہ ظالم نیند۔ ۔ بڑے مزے کی سب کو ہی آتی ہے متفقہ طور پر۔ ۔ ۔ آپ کیا کرتی تھیں؟۔ ۔ بھگانے کی کوشش یا۔ ۔ ۔ کتاب بند کرکے۔ ۔ سو گئیں؟۔ ۔
خراٹے لیتی ہیں؟۔ ۔
بلڈ گروپ کیا ہے آپ کا؟۔ ۔

HarfeDua
23-03-2010, 05:57 AM
مونا جی آپ کو اگر چوائس دی جائے تو آپ پاکستان میں رہنا پسند کریں گی یا پاکستان سے باہر؟

پاکستان میں رہنے والے پاکستانی زیادہ محبِ وطن ہوتے ہیں یا پردیسی؟

ویسے آپ پردیسیوں کو پاکستانی مانتی بھی ہیں یا نہیں؟

چودہ اگست کیسے سیلیبریٹ کرتی ہیں؟ ڈیکوریٹ کرکے یا ایسے ہی کچھ خاص نہیں؟

آپ کے خیال سے قائد اعظم کیسے لیڈر تھے؟ آپ کے خیال سے اگر قائد اعظم کی زرداری صاحب سے ملاقات ہوجائے تو کیسا سین ہوگا؟

ہسٹری پڑھنے کا شوق ہے؟

تکیے کتنے لے کر سوتی ہیں؟۔ ۔
کسی کی غلطی پر اس کا عذر اور وضاحت مان لیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ بھلے سے مشکوک ہی ہو؟۔ ۔
اضطراری یا انہماک کی کیفیت میں۔ ۔ سرزد ہونے والا فعل؟۔ ۔ (مثلا جیسے کچھ لوگ بالوں میں ہاتھ پھیرتے ہیں۔ ۔ وغیرہ؟۔ ۔ )
دوسروں کے؟ اور پھر پکڑ کر کھینچ بھی لیتے ہوں گے (ٹینشن میں بھئی)۔ ;d
یا اگر دوسرا گنجا ہو تب؟ ;d;d
کیسے عجیب سوال پوچھ رہی ہیں آپ یہ انٹرویو کررہی ہیں یا مزاق؟ ہماری مدیرہ جی فالتو نہیں کام کے سوال پوچھے جائیں!۔

HarfeDua
23-03-2010, 06:00 AM
مونا جی آپ ہنسی کنٹرول کرسکتی ہیں؟ جیسے اگر کوئی آپ کے سامنے لڑھک جائے؟ اور آپ کو دکھ بھی ہورہا ہو۔۔۔ پھر بھی ہنسی کنٹرول نہیں ہوتی یا سیرئس رہ لیتی ہیں؟

آپ کے خیال سے زیادہ ہنسنا بری بات ہے یا اچھی؟ اگر موقع دیکھ کر ہنسا جائے۔۔۔۔؟

اگر کوئی آپ کو لطیفہ سنائے اور آپ کو اس لطیفہ پر ہنسی ہی نہ آئے تو سنانے والے کا دل رکھنے کو ہنس دیں گی یا سنجیدہ رہ کر اسے آئندہ لطیفے سنانے سے توبہ کرنے پر مجبور کریں گی؟

Maria Masood
23-03-2010, 07:09 PM
یہ انٹرویو کا سوال ہے؟
تو یہ بیس کیمپ ہے نانگا پربت کا۔۔
پاکستان میں ہے۔۔ رائے کوٹ سے آگے۔

ہاں جی سمجھ لیں انٹرویو کا ہی سوال تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی نہیں یہ اس کا خلوص ہے ورنہ کون دیتا ہے اتنا ٹائم کسی کو آج کل۔

بلکل

Maria Masood
23-03-2010, 07:13 PM
ہم۔ ۔ ۔ ! یعنی مجھے چھیڑا ہے مانو چندا؟۔ ۔ ۔
ہاں مانو ایک لڑکی کو چھیڑا اکیلا جان کر۔۔;d

ہی ہی ہی ہی نہیں جی خلوص آپی کبھی چھڑتی ہی نہیں:(۔۔۔چھیڑنے میں تو انکو مزا آتا ہے جو چھڑ جائیں۔۔۔۔:)

Khuloos
23-03-2010, 09:55 PM
ہی ہی ہی ہی نہیں جی خلوص آپی کبھی چھڑتی ہی نہیں:(۔۔۔چھیڑنے میں تو انکو مزا آتا ہے جو چھڑ جائیں۔۔۔۔:)نہیں خیر ۔ ۔ چھڑ سکتی بھی ہوں فرمائش پر ۔ ۔ ۔ خرچہ لگے گا لیکن ۔ ۔۔
اچھا مونا جی ۔ ۔ ۔! آپ کو تنگ کرنا اور ستانا ۔ ۔کتنا آسان ہے؟ ۔ ۔ آرام سے چڑ جاتی ہیں؟ ۔ ۔
دوسرا توقع پر پورا نہ اترے آپ کی ۔ ۔ ۔ تو؟ ۔ ۔ ۔

Khuloos
23-03-2010, 10:00 PM
کھانا تازہ ہی کھاتی ہیں ۔ ۔ یا پہلے کا پکا ہوا بھی کھالیتی ہیں؟ ۔ ۔
کشمیری چائے پیتی ہیں ؟ ۔۔ شوق سے کون سی پیتی ہیں؟ ۔۔
دن بھر میں کتنے کپ پیتی ہیں چائے؟ ۔ ۔ ۔ ۔
کبھی نہ پئیں تو؟ ۔ ۔ ۔ ۔چینی کتنی لیتی ہیں؟ ۔ ۔ ۔
تیز پیتی ہیں چائے یا ہلکی؟ ۔ ۔
کشمیری چائے میں کیا ڈالتی ہیں ۔ ۔ نمک یا چینی؟ ۔ ۔ ۔

Khuloos
23-03-2010, 10:11 PM
بازار جانے سے پہلے فہرست بناتی ہیں؟ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ کیا کیا لینا ہے؟ ۔ ۔ ۔
اور جو لینے گئیں بس وہ لیا اور واپس یا ۔ ۔ ۔ جو کچھ اور پسند آیا تو لے لیا وہ بھی؟ ۔ ۔

Maria Masood
23-03-2010, 10:17 PM
نہیں خیر ۔ ۔ چھڑ سکتی بھی ہوں فرمائش پر ۔ ۔ ۔ خرچہ لگے گا لیکن ۔ ۔۔
اچھا مونا جی ۔ ۔ ۔! آپ کو تنگ کرنا اور ستانا ۔ ۔کتنا آسان ہے؟ ۔ ۔ آرام سے چڑ جاتی ہیں؟ ۔ ۔
دوسرا توقع پر پورا نہ اترے آپ کی ۔ ۔ ۔ تو؟ ۔ ۔ ۔
ہاہاہا فرمائیش پر کون چھیڑتا ہے جی اور پہلے یہ بتائیں آپ چھڑیں گی یا نہیں۔۔۔۔۔۔اور کتنا خرچہ لگے گا ویسے۔۔۔۔:cool:

Meem
23-03-2010, 10:23 PM
اچھا تو سیل فون استعمال کس لیے کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔ کال کرنے کےلیے۔ ۔ یا سننے کے لیے بس۔ ۔ کرے دوسرا ہی؟۔
دوسرا ہی کرے۔۔۔
ہر وقت ساتھ رکھتی ہیں سیل فون؟
نہیں۔۔
۔ ۔ ۔ اور یہ پہلا ہی ہے جو لیا/ملا تھا؟۔ ۔
جی ہاں وہی چل رہا ہے ابھی تک۔
ہیں۔ ۔ بس ٹی وی دیکھ کر مانتی ہیں۔ ۔ ۔ جھنڈیاں وغیرہ نہیں لگاتیں؟۔ ۔
پہلے لگاتے تھے جب چھوٹے تھے پر اب نہیں۔۔
نظر ٹھیک ہے یا عینک تو نہیں لگی ہوئی؟۔ ۔
لگی ہوئی ہے عینک۔
کمپیوٹر سے کتنے فاصلے پر بیٹھتی ہیں؟۔ ۔
ناپا نہیں۔۔ انچ ٹیپ نہیں مل رہا نا۔۔

بس پوچھا ہی۔ ۔ ۔ ۔ خدا کرے عمل بھی جلدی ہوجائے۔ ۔ اس سے پہلے کہ بھولیں دوبارہ۔ ۔ ۔
ارے ہاں۔ ۔ یاد ہی نہیں رہا تھا یہ کہنا تو۔ ۔ ۔ ؛d
اچھا تو دودھ پھیکا لیتی ہیں۔ ۔ یا چینی وغیرہ ڈال کر؟۔ ۔ ۔ اور گرم پیتی ہیں یا ٹھنڈا؟ ۔ ۔
کم چینی۔
گرم اور ٹھنڈا دونوں طریقوں سے ۔
منہ سےپہلا لفظ کیا نکلتا ہے۔ ۔ چوٹ لگنے پر؟۔ ۔
یا اللہ ۔۔
قد کتنا ہے آپ کا؟۔ ۔ اور وزن؟۔ ۔
5.6 انچ قد۔۔
وزن تقریباً 56 کلو گرامز
کبھی ڈائٹنگ کی؟۔ ۔ ۔ تو فائدہ بھی ہوا یا۔ ۔ ۔ ایسے ہی خرچہ ہوا محنت کا؟۔ ۔کبھی نہیں کی۔۔

تکیے کتنے لے کر سوتی ہیں؟۔ ۔
دو کم سے کم ۔۔
کسی کی غلطی پر اس کا عذر اور وضاحت مان لیتی ہیں؟۔ ۔ ۔ بھلے سے مشکوک ہی ہو؟۔ ۔
جی ہاں میں لوگوں کو ان کے فیس ویلیو پر ہی لیتی ہوں۔
اضطراری یا انہماک کی کیفیت میں۔ ۔ سرزد ہونے والا فعل؟۔ ۔ (مثلا جیسے کچھ لوگ بالوں میں ہاتھ پھیرتے ہیں۔ ۔ وغیرہ؟۔ ۔
انگلیاں کسی ٹیبل پر یا کوئی قریبی چیز پر بجانے لگتی ہوں۔۔

Khuloos
23-03-2010, 10:26 PM
لطیفہ سنانے والا خاموش ہو تو۔ ۔ ۔ کیا کرتی ہیں۔ ۔ ۔ ہنستی ہیں یا۔ ۔ پوچھتی ہیں۔ ۔ پھر کیا ہوا؟۔ ۔
فون گھر کا۔ ۔ ۔ اکثر کون اٹھاتا ہے؟۔ ۔ ۔
پہلا لفظ کیا کہتی ہیں فون اٹھا کر؟۔ ۔
خط لکھتی تھیں؟۔ ۔ اب بھی لکھتی ہیں یا۔ ۔ اس کی جگہ ای میل زندہ باد؟۔ ۔
خط کے شروع اور آخر میں کیا لکھتی ہیں؟۔ ۔ ۔ پیاری فلاں۔ ۔ ۔ اور آپ کی پیاری مونا۔ ۔ ۔ ؛d

ہاہاہا فرمائیش پر کون چھیڑتا ہے جی اور پہلے یہ بتائیں آپ چھڑیں گی یا نہیں۔۔۔۔۔۔اور کتنا خرچہ لگے گا ویسے۔۔۔۔:cool:
اضحک اللہ سنک چندا۔ ۔ !
کیوں نہیں بھئی۔ ۔ ۔ چنداؤں کی خواہش کا تو رکھنا پڑتا ہے نا خیال۔ ۔ ۔ دعا کے ساتھ جیسے۔ ۔ اس کا دل رکھنے کو لڑنا پڑتا ہے۔ ۔ ۔ چڑنا تو پھر آسان نہیں؟۔ ۔
خرچہ ۔ ۔ ۔ اس پر ہے کہ۔ ۔ کتنی دیر اور کتنا چڑنے کی فرمائش ہے۔ ۔ ۔ تھوڑی ہوگی تو خرچہ کم لگے گا۔ ۔ ۔ زیادہ پر زیادہ۔ ۔ ۔ :P

Khuloos
23-03-2010, 10:30 PM
قدر کھو دیتا ہے۔ ۔ روز روز کا آنا ؟۔ ۔ کیا واقعی؟۔ ۔ کبھی تجربہ ہوا/ کیا؟۔ ۔
وقت سے پہلے آگہی۔ ۔ ۔ کیا اچھی چیز ہے؟۔ ۔ ۔
تاریخ کے یادگار کردار؟۔ ۔ ۔کس حوالے سے۔ ۔ ۔

Khuloos
23-03-2010, 10:33 PM
کسی پرانے دور میں۔ ۔ (تاریخی لحاظ سے۔ ۔ ) جانے کا موقع ملے تو۔ ۔ کس دور میں جانا پسند کریں گی؟۔ ۔
کبھی اپنی دوستوں سے لڑائی ہوئی آپ کی؟۔ ۔ یا بہن سے؟۔ ۔
کیا محبت بڑھتی ہے لڑنے سے؟۔ ۔ ۔