PDA

View Full Version : گلِ رعنا آپی کا انٹرویو

KishTaj
08-03-2010, 03:40 AM
السلامُ علیکم
معزز ممبران
آپ کی فرمائش پر گل آپا کا انٹرویو شروع کررہی ہوں۔۔۔۔۔
گل آپی بسم اللہ کیجیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ارے وہ والا نہیں ۔۔۔۔۔;) یہ جو سوالات کا سلسلہ شروع کرنے جارہی ہوں اس کے جوابات دینے کے لیئے~۔۔۔
شکریہ ۔

KishTaj
08-03-2010, 03:44 AM
آپی جی اب تو یہ بنیادی سوالات سب کو یاد ہو ہی گئے ہونگے اسی لیئے اب ہچکچانا کیسا~۔۔۔تو آیئے۔۔۔۔۔اور سوالات کی پہلی قسط کو ٹھکانے لگایئے;d۔۔۔۔
شکریہ
آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتی ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟
کتنی مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنی صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھیں یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتی ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتی ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتی ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کی مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتی ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتی ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتی ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتی ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتی ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتی ہیں؟
بہت ذیادہ بولتی ہیں یا کم گو ہیں؟

میں ایک اچھی بچی ہوں ناانصافی ہر گز نہیں کرتی یعنی ساحل بھائی کی طرح آپ کو بھی آخر میں ہی بتاؤں گی کہ کمر باندھ لیجیئے۔۔۔۔۔۔۔;d

Gul Rehna
08-03-2010, 01:40 PM
السلامُ علیکم
معزز ممبران
آپ کی فرمائش پر گل آپا کا انٹرویو شروع کررہی ہوں۔۔۔۔۔
گل آپی بسم اللہ کیجیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ارے وہ والا نہیں ۔۔۔۔۔;) یہ جو سوالات کا سلسلہ شروع کرنے جارہی ہوں اس کے جوابات دینے کے لیئے~۔۔۔
شکریہ ۔
وعلیکم السلام
اتنےےےےےے ڈھیر سارے سوال اور وہ بھی مجھ سی سست بندی سے۔
آہستہ آہستہ جواب دوں گی
ٹھیک ہے ناں

KishTaj
08-03-2010, 01:55 PM
وعلیکم السلام
اتنےےےےےے ڈھیر سارے سوال اور وہ بھی مجھ سی سست بندی سے۔
آہستہ آہستہ جواب دوں گی
ٹھیک ہے ناں

السلامُ علیکم
جی بڑی آپا۔۔ بالکل سستی سے دیجیئے پورا منتھ آپکا ہے~
لیکن خدارا اتنی سستی نا دکھایئے گا کہ لوگ بور ہوجائیں۔۔۔۔۔ورنہ رپورٹ کارڈ میں پاس ہوجانے کی گارنٹی نہیں دے سکوں گی۔۔۔۔;d~

Gul Rehna
08-03-2010, 02:38 PM
آپ کا پورا نام؟

گل رعنا ہی ہے

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟

سچ والی بتانی ہے کیا
30

آپکی تعلیم کتنی ہے؟

بی اے اور پھر ڈپلومہ ان بزنس اسٹڈیز

کونسے ادیب پسند ہیں؟

سب کو پڑھ لیتی ہوں

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پائی جاتی ہوں
کہاں رہتی ہیں؟

برمنگھم یو کے میں

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟

میں، داؤد اور میرے وہ یعنی داؤد کے والد محترم

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟

پانچ ایک بھائی اور ہم چار بہنیں
میرا نمبر دوسرا ہے

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟

نیٹ پہ اور آفس میں;d

کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

اپنے بابا کے ساتھ گزرا ہر پل

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

محنت، اچھا اخلاق اور شاید آپ کی اچھی قسمت بھی

آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟

قوس ہوں لیکن اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتی
اور نہ ہی کبھی جاننے کی کوشش کی ہے

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟

بالکل بھی نہیں

اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟

اخبار اب تو پڑھتی ہی نہیں ہوں
چھوٹی تھی تو تو بس بچوں کی کہانیوں والے صفحات پڑھا کرتی تھی

کتنی مذہبی ہیں؟

بہت ذیادہ تو نہیں شاید
نماز پڑھنے کی کوشش کرتی ہوں اور اکثر اپنی سستی کی وجہ مس کر دیتی ہوں
کوشش کرتی ہوں کہ بیسیکس کو اپنی زندگی میں شامل کر سکوں

قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟

میرے خیال میں سات یا آٹھ سال کی عمر میں

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

ہمممممم شاعری پڑھنا اور پھر بیٹھ کر اس کو اپنی ڈائری میں لکھنا
ناول پڑھنا
کھانا پکانے کا بہت شوق ہوا کرتا تھا، (شادی سے پہلے)
لیکن سسرال میں جانے کے بعد سب ختم ہو گیا کیونکہ ان کو پسند ہی نہیں آتا تھا
جبکہ اس وقت تو جلا ہوا بھی نہیں ہوتا تھا

زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟

سچ بولوں تو میں نے یہ کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ کیا بننا چاہتی ہوں
ہمیشہ یہی سوچا کہ جو قسمت میں ہو گا وہی مل جائے گا
بچوں کے ساتھ کام کرنے کا بہت شوق تھا اس لیے اسکول میں جاب کر لی

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔

میرے نزدیک زندگی مختلف رنگوں کا امتزاج ہے، اس کے رنگ ہمارے اعمال ہیں اور ہمارے اعمالوں کا دراومدار ہماری نیتوں پر ہے اور ہماری نیت یہی ہونی چاہیے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا۔۔۔ بس یہی ہے زندگی

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

میری ڈائری میں لکھی ایک تحریر

محبت کی منزل اکثر دوستی کی حدود سے آگے ہی ملتی ہے۔
یہ وہ احساس ہے جو ہر تعلق، ہر رشتے کی بنیاد ہے۔ یعنی گر
محبت نہ ہوتی تو کوئی احساس کوئی رشتہ نہ ہوتا
اور نہ ہی دنیا کی دلکشی آنکھ کو لبھاتی ہے۔
یہ وہ حسیں جذبہ و احساس ہے
جو جس کے دل میں گھر کر جائے تو وہاں صرف اور صرف خدا کا
بسیرا ہو جاتا ہے۔ اور
خدا کا بسیرا صرف اسی دل میں ہوا کرتا ہے جس دل کی مٹی
نرم اور زر خیز ہو جائے۔ اتنی نرم کہ وہاں پر صرف اور صرف محبت
کے گلاب ہی کھل سکیں۔

Sehar Azad
08-03-2010, 03:03 PM
سوال پوچھنے کی اجازت درکار ہے۔

Gul Rehna
08-03-2010, 03:05 PM
سوال پوچھنے کی اجازت درکار ہے۔
جی بھائی ضرور

Sehar Azad
08-03-2010, 03:09 PM
شکریہ۔

آپ اپنا کام آفیشلی کرتی ہے یا پیشنلی کرتی ہیں۔

زندگی میں ایک اور موقعہ ملے تو کیا بننا چاہیں گی۔

کیا آپ کا کوئی پیٹ ہے۔

Sehar Azad
08-03-2010, 03:11 PM
پیٹ نہیں پالتو جانور

Gul Rehna
08-03-2010, 03:58 PM
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟

حضرت علی کرم اللہ وجہ، شیر خدا، فاتح خیبر رضی اللہ تعالی عنہ کا فرمان ہے
لاکھوں لوگوں کو دوست بنانا کوئی بڑی بات نہیں
بڑی بات یہ ہے کہ ایک ایسا دوست بناؤ جو اس وقت تمہارا ساتھ دے..جب لاکھوں تمہارے خلاف ہوں

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟

ویسے تو بہت سے فرینڈز ہیں میرے لیکن بہت ہی قریبی دوست شاید بس ایک ہی ہے

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟

کوشش بہت کرتی ہوں لیکن کوئی رعب میں نہیں آتا

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟

ایک بات شاید جس پر سب ہنسیں وہ یہ کہ مجھے اپنا آپ ایسا ہی اچھا لگتا ہے
کیونکہ یہ ہی میں ہوں تو مجھے خود کو نہیں بدلنا

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟

افففففففففف
اور
ہر بات کی کوئی حد ہوتی ہے

کتنی صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟

اچھی خاصی لیکن اپنی بہن کی طرح وہمی نہیں ہوں

گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھیں یا ہیں؟

اپنے بابا کے ساتھ بہت اٹیچ تھی
اور اب کسی سے بھی نہیں

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟

کسی سے بھی نہیں

کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

ہاں جی بالکل ایک جیسا ہی ہوتا ہے

ناراض ہوتی ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟

نہیں میں ناراض نہیں ہوتی
کیونکہ مجھے ایک وہم ہے کہ اگر میں ناراض ہوئی تو کوئی مجھے منانے نہیں آئے گا

ذیادہ بولتی ہیں یا خاموش طبع ہیں؟

پہلے بہت بولتی تھی
اب خود سے بولنا سیکھ لیا ہے
سو بس خود سے ہی اکثر محو گفتگو ہوتی ہوں

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟

پہلے بہت بحث کرتی تھی لیکن اب چپ ہو جاتی ہوں

آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتی ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟

میں تو خاصی پولائیٹ ہوں اور بہت زیادہ سینسیٹو
ہر بات کو بہت ہی زیادہ محسوس کرتی ہوں
اور مجھے جاننے والے سب ہی یہ بات جانتے ہیں
وہ ہے ناں کہ

"میں کھلی ہوئی ایک سچائی ہوں، مجھے جاننے والے سب جانتے ہیں"

سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟

بالکل بھی نہیں

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟

نہیں ناٹ ایٹ آل، اندازے لگاتی ہی نہیں، سب وقت پہ چھوڑ دیتی ہوں

مظبوط اعصاب کی مالک ہیں یا حساس ہیں؟

بہت احساس ہوں۔۔ جلد ہی گھبرا جانے والی

کتنی زبانیں جانتی ہیں؟

اردو، انگلش، پوٹھوہاری اور پنجابی کی ٹانگ توڑنے کی کوشش بھی کرتی رہتی ہوں

کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟

اردو اور عربی زبان سیکھنا چاہتی ہوں

کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟

صرف پانچ منٹ
عبایا اور حجاب لینے میں

کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتی ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتی ہیں؟

بالکل جلد ہی گھل مل جاتی ہوں
بالکل بھی نہیں ، ظاہر ہے ان کے اور بھی ڈھیر سارے مہمان ہوتے ہیں اور سب ان کی توجہ کے طالب

کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتی ہیں؟

ایک کام میں کرتی ہوں لیکن بتاؤن گی نہیں کیا کام ہے
لیکن جب بھی کرتی ہوں مجھے دلی سکون ملتا ہے

ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتی ہیں؟

بہت ڈھیر سارا روتی ہوں اور بس

غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟

بہت جلدی آتا ہے

سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟

جب کوئی بلاوجہ تنقید کرے

غصہ آئے تو کیا کرتی ہیں؟

بس خود کو تنہا کر لیتی ہوں

بہت ذیادہ بولتی ہیں یا کم گو ہیں؟

پہلے بہت بولتی تھی لیکن اب خود سے بولنا سیکھ لیا ہے
تو سب کہتے ہیں کہ آپ کم گو ہو گئی ہو

Gul Rehna
08-03-2010, 04:50 PM
آپ اپنا کام آفیشلی کرتی ہے یا پیشنلی کرتی ہیں۔

موڈ پہ ڈیپنڈ کرتا ہے
زیادہ تر آفیشلی ہی کرتی ہوں

زندگی میں ایک اور موقعہ ملے تو کیا بننا چاہیں گی۔

یہی جو اب ہوں
خود سے بہت زیادہ شکایات ہونے کے باوجود میں ایسا ہی رہنا چاہوں گی

کیا آپ کا کوئی پیٹ ہے۔

ہے تو نہیں لیکن جلد ہی ایک عدد kitten کا اضافہ ہونے والا ہے ہماری فیملی میں۔۔ داؤد کی پرزور فرمائش ہر۔

Sehar Azad
08-03-2010, 04:57 PM
اللہ اس بلونگے پر رحم کھائے۔آپ کے ساتھ ساتھ

کیا آپ کو نٹنگ کرنی آتی ہے؟

Gul Rehna
08-03-2010, 05:01 PM
اللہ اس بلونگے پر رحم کھائے۔آپ کے ساتھ ساتھ

کیا آپ کو نٹنگ کرنی آتی ہے؟

میرے لیے دعا کیجیئے گا
کیونکہ مجھے بلیوں سے بڑا ڈر لگتا ہے
یہ باپ بیٹے کی اس یقین دہانی پر لایا جا رہا ہے کہ سارا کم وہی کریں گے
میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہو گا

نہیں بالکل بھی نہیں آتی اور شوق بھی نہیں ہے سیکھنے کا

Sehar Azad
08-03-2010, 05:05 PM
بلی پالنا بہت مشکل کام ہے۔ خاص طور پر اگر بلی کو کھلا چھوڑا جائے تو اسکا مطلب ہو گا کہ آپ کے گھر کا کوئی بھی حصہ گند سے محفوظ نہیں۔

آپ کا مقصد حیات کیا اور کیوں ہے؟

KishTaj
08-03-2010, 05:14 PM
اگلا سوال نامہ حاضر ہے۔
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتی ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

ون اردو پر کیسے آئیں؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئیں؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتی ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتی تھیں؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

Gul Rehna
08-03-2010, 05:16 PM
بلی پالنا بہت مشکل کام ہے۔ خاص طور پر اگر بلی کو کھلا چھوڑا جائے تو اسکا مطلب ہو گا کہ آپ کے گھر کا کوئی بھی حصہ گند سے محفوظ نہیں۔

اصل میں میرے سسرال میں سب کے گھر بلیاں ہیں اور گھر میں کوئی گندگی نہیں ہوتی۔۔۔ ان کو شروع ہی سے سیکھایا جاتا ہے کہ گھر کے اندر گند نہ پھیلائیں
اور بلیو می میں تو بہت حیران ہوتی ہوں

آپ کا مقصد حیات کیا اور کیوں ہے؟

زندگی کا بس ایک مقصد ہے
داؤد کی بہت ہی اچھی تربیت کر سکوں اور بس
کیوں کا کیا جواب دوں اب ۔۔ میرے خیال میں بس ایک ماں کا یہ ہی مقصد ہوتا پے

Sehar Azad
08-03-2010, 05:18 PM
بہت اچھے۔ ابھی آپ کشتاج کے سوالوں کے جواب دیں۔ بلی آپ کو خود بتا دے گی۔

Gul Rehna
08-03-2010, 06:28 PM
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟

سر شاہد جو ہمارے میتھس ٹیچر تھے

کونسا مضمون پسند ہے؟

اردو

کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟

میتھس

اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟

ہر ایک کے ساتھ بہت مخلص ہوں

اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟

ہر ایک پر بہت جلد اعتبار کر لیتی ہوں
اور روتی بہت ہوں

پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟

سب کھا لیتی ہوں

کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟

کوئی بھی نہیں

پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟

پسندیدہ رنگ کالا اور ناپسندیدہ پیلا

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟

تازہ پھولوں کی

پسندیدہ لباس کونسا ہے؟

شلوار قمیض

دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟

صبح جب باہر پرندے بول رہے ہوتے ہیں یا شام کو سورج ڈوبنے کی ساعت مجھے بہت فیسینیٹ کرتی ہے

قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟

سورج ڈوبنے کا منظر

کس علم کو سب سے بہترین جانتی ہیں؟

وہ جو انسان کو اچھی تہزیب اور اخلاق سے آشنا کرے

آپ کا بہترین دوست کون ہے؟

گل رعنا

پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟

میرا بیٹا

پسندیدہ شعر یا کہاوت؟

کہہ رہا ہے شور دریا سے سمندر کا سکوت
جس کا جتنا ظرف ہے اتناہی وہ خاموش ہے

گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

کچن کے برتن
ہاہاہاہاہا
میرے جہیز کے جو ہوئے

Gul Rehna
09-03-2010, 03:08 PM
ون اردو پر کیسے آئیں؟

میرے ایک بہت اچھے بھائی ہیں ارسلان خالد
انہوں نے انٹروڈیوس کروایا تھا ون اردو سے اور شاید آج تک پچھتا رہے ہیں کہ یہ غلطی ان سے کیوں ہوئی، کیونکہ اس کے بعد میں یہیں کی ہو کر رہ گئی ہوں

کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئیں؟

بہترین ناول کلیکشن، شاعری سیکشن اور سب سے بڑھ کر ممبران کا اپنا پن

ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟

ساحل سے

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتی ہیں؟

ساحل اور منہا میرے جیسا سوچتے ہیں
یعنی بقول عمران بھیا کے دکھی آتما
جرار جو بالکل مختلف ہو کر بھی مجھے میرا ہم مزاج لگتا ہے

ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟

ون اردو نے میرے لیے واقعی بہت کچھ کیا ہے
اس نے اس وقت میرا ساتھ دیا جب میں خود کو اکیلا کر کے ڈیپریشن کا شکار ہو چکی تھی

اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتی تھیں؟

ون اردو کے علاوہ بھی آگے پیچھے جاتی رہتی ہوں، ڈفرنٹ سائٹس پر اکاونٹ بنے ہیں لیکن گھر تو میرا یہی ہے اور زیادہ تر یہی پائی جاتی ہوں
اس سے پہلے بس ناول کی تلاش میں رہتی تھی کہ کہیں سے کوئی نیا ناول مل جائے

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟

چوزن فیو، شاعری اور آؤ کچھ خواب بنیں

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟

بہتتتتتت سے لوگوں سے
کس کس کا نام لوں، ہر کسی سے میں نے کچھ ناں کچھ سیکھا ہے
اور میرے مزاج میں جو ایک مثبت تبدیلی آئی ہے ناں اس کے ذمہ دار بھی یہی پیارے لوگ ہیں

یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟

ساحل سے

ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟

شاعری کا

کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟

بالکل بھی نہیں

ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟

یہاں کے ممبرز کا اپنا پن

آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

سب سے اچھی بات جو مجھے ون اردو کی لگتی ہے
وہ یہ کہ میں اس کو اپنے گھر والوں کے سامنے یوز کر سکتی ہوں ۔ یہاں کا ماحول بالکل ایک فیملی جیا ، پاکیزہ سا ہے۔۔ سب ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔

Sehar Azad
15-03-2010, 03:12 PM
ابھی یہ تھریڈ تالا یافتہ نہیں ہوا اس کا یہ مطلب ہوا کہ ابھی آ پ سے سوال پوچھے جا سکتے ہیں۔

۱۔ آپ کو زیادہ خیال کس کا رکھنا پڑتا ہے۔ داود کا یا ان کے والد صاحب کا۔؟؟؟

Gul Rehna
15-03-2010, 04:24 PM
۔ آپ کو زیادہ خیال کس کا رکھنا پڑتا ہے۔ داود کا یا ان کے والد صاحب کا۔؟؟؟

داؤد کے ابا حضور کا
کیونکہ داود کا خیال رکھنے کے لیے وہ بھی تو ہیں ناں

Sehar Azad
15-03-2010, 04:24 PM
۔ آپ کو زیادہ خیال کس کا رکھنا پڑتا ہے۔ داود کا یا ان کے والد صاحب کا۔؟؟؟

داؤد کے ابا حضور کا
کیونکہ داود کا خیال رکھنے کے لیے وہ بھی تو ہیں ناں
اور آپ کا خیال شیال کون رکھتا ہے۔؟؟؟

Gul Rehna
15-03-2010, 04:26 PM
اور آپ کا خیال شیال کون رکھتا ہے۔؟؟؟

ہممممممممممممم گڈ کوئسچن
???واقعی میرا کون رکھتا ہے

Sehar Azad
15-03-2010, 04:27 PM
اور آپ کا خیال شیال کون رکھتا ہے۔؟؟؟

ہممممممممممممم گڈ کوئسچن
???واقعی میرا کون رکھتا ہے
ہائیں، کی بوتا اوکھا سوال پوچھ لتا۔۔

کہہ دیں کہ "میرے لیے اللہ ہی کافی ہے۔"

Gul Rehna
15-03-2010, 04:28 PM
ہائیں، کی بوتا اوکھا سوال پوچھ لتا۔۔

کہہ دیں کہ "میرے لیے اللہ ہی کافی ہے۔"
جی بالکل
اور اللہ کے پیارے پیارے بندے بھی ناں

Sehar Azad
15-03-2010, 04:29 PM
زندگی میں کس کی کمی سب سے زیادہ محسوس کرتی ہیں۔؟

Gul Rehna
15-03-2010, 04:32 PM
زندگی میں کس کی کمی سب سے زیادہ محسوس کرتی ہیں۔؟

اپنے بابا جانی کی
ان کی لاڈو رانی تھی میں، ہمیشہ نینی کہہ کر پکارتے تھے
میں جب بھی چپ ہوتی یا اداس ، بابا کو پتا چل جاتا کہ کوئی بات ہے
سو اب بھی زندگی میں بس انہی کی کمی کو محسوس کرتی ہوں

Sehar Azad
15-03-2010, 04:33 PM
میں بھی بہت زیادہ۔ لیکن میں ان کو فون کر لیتا ہوں۔

اگر زندگی ایک اور موقع دے تو کیا بننا پسند کریں گی۔؟

Gul Rehna
15-03-2010, 04:38 PM
اگر زندگی ایک اور موقع دے تو کیا بننا پسند کریں گی۔؟

جی میں بھی کبھی کبھی ایک عدد خط لکھ دیتی ہوں
اللہ میاں یقیناً ان تک پہچنے کا کوئی وسیلہ بنا دیتے ہوں گے

ہمممم جو ابھی ہوں
اکثر سوچتی ہوں کہ مجھے خود کو بدلنا چاہیے لیکن
اگر کبھی موقع ملا تو شاید تب بھی ایسے ہی رہنا چاہوں گی

Sehar Azad
15-03-2010, 04:38 PM
کتنی خود پسند ہیں۔ مطلب اپنے کیے کام پر ٹرسٹ کرنے والی؟

Gul Rehna
15-03-2010, 04:42 PM
کتنی خود پسند ہیں۔ مطلب اپنے کیے کام پر ٹرسٹ کرنے والی؟

بالکل بھی نہیں ہوں
خود پر بالکل بھی اعتماد نہین کہ کچھ بھی ٹھیک کر سکتی ہوں یا میرا کیا گیا کوئی کام بھی ٹھیک ہو سکتا ہے

Sehar Azad
15-03-2010, 04:44 PM
کتنی خود پسند ہیں۔ مطلب اپنے کیے کام پر ٹرسٹ کرنے والی؟

بالکل بھی نہیں ہوں
خود پر بالکل بھی اعتماد نہین کہ کچھ بھی ٹھیک کر سکتی ہوں یا میرا کیا گیا کوئی کام بھی ٹھیک ہو سکتا ہے
کوئی بات نہیں بڑے ہو کر ٹھیک ہو جائیں گی جب داود کی دلہن آئے گی تو تب صرف آپ کو اپنا کام ہی اچھا اور صحیح لگا کرے گا۔

۱۔ کیا آپ اور ماؤں کی طرح ابھی سے داود کی شادی کا ارمان سجا چکی ہیں؟
اور آپ نے اپنی بہو کے لیے کون سے پیرامیٹر طے کیے ہیں۔؟؟؟

Gul Rehna
15-03-2010, 04:50 PM
۱۔ کیا آپ اور ماؤں کی طرح ابھی سے داود کی شادی کا ارمان سجا چکی ہیں؟
اور آپ نے اپنی بہو کے لیے کون سے پیرامیٹر طے کیے ہیں۔؟؟؟

ہاہاہاہاہاہا
ہاں بالکل میرے ذہن میں تو ابھی سے ہے کہ داؤد کی دلہن کیسی ہونی چاہیے
بس اکچر ایک بات داؤد سے کہتی ہوں کہ تمہاری جب شادی ہو گی تو میں تمہاری بیوی کو کہوں گی کہ میرے بیٹے کو مجھ سے دور نہیں لے کر جانا اور مجھے کچھ نہیں چاہیے تو ساجد کہتے ہیں کہ یہ کیا بات ہوئی ان کی اپنی زندگی ہو گی، ہمیں دیکھو ہم بھی تو سیٹل ہو چکے ہیں اپنے گھر میں، ہمارے بچے بھی ایسے ہی ہوں گے تو میں نے کہا کہ اگر بےجی مجھے کہتیں ایک بار بھی تو ہم انہی کے ساتھ رہ رہے ہوتے لیکن میں اپنی بہو سے یہ بات ضرور کہوں گی ویسے داؤد ابھی 7 سال کا ہوا ہے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جب اس کی شادی ہو میں مر کھپ گی ہوں جی

Sehar Azad
15-03-2010, 04:53 PM
اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے پوتوں کے لنگوٹ دھونے کا شرف عطا فرمائے۔ کسی بھیانک بھیانک باتیں کرتیں ہیں آپ۔

کوئی نظر میں رکھی ہے اچھی لڑکی آپ نے داود کے لیے؟؟؟

آپ کے اپنے بیٹے کی تعلیم کے لیے خواہش کیا ہے۔ اسے کیا بنانا چاہتی ہے۔؟؟؟(ایک اچھے انسان کے علاوہ)۔

Gul Rehna
15-03-2010, 05:01 PM
کوئی نظر میں رکھی ہے اچھی لڑکی آپ نے داود کے لیے؟؟؟

ہاہاہاہا
وہ جب کبھی کسی شادی پر جاتی ہوں تو گھر آکر کہتی ہوں کہ یہ والی بچی کتنی پیاری لگ رہی ہے، اس کو داؤد کی دلہن ہونا چاہیے، اگلی بار کوئی اور پسند آ جاتی ہے
اس لیے اب سوچا ہے کہ یہ کام داؤد پر بھی ہی چھوڑ دوں تو اچھا
ہے

آپ کے اپنے بیٹے کی تعلیم کے لیے خواہش کیا ہے۔ اسے کیا بنانا چاہتی ہے۔؟؟؟(ایک اچھے انسان کے علاوہ)

داؤد کے لیے بہت خواب ہیں میری آنکھوں میں، جو بند اور کھلی آنکھوں سے دیکھتی ہوں۔۔ یہ تو اس پر ڈیپنڈ کرتا ہے کہ اس کا رجحان کس طرف ہو گا
اور میں جو سارا سارا دن جاب اور پھر گھر کی ذمہ داری اٹھا رہی ہوں اس کا مین ریزن بھی یہی ہے کہ میری پے سے داؤد کو اچھی ایجوکیشن دلائی جائے۔ ایک بندے کی تنخواہ میں تو کچھ نہیں ہو سکتا ناں

Gul Rehna
15-03-2010, 05:02 PM
;):)ساحل ۔۔۔۔

اس میں کوئی شک نہیں

Gul Rehna
15-03-2010, 05:02 PM
اور ساحل کا کون رکھے گا

۔۔۔۔۔:)۔۔۔۔۔
ساحل کی اپیا

Sehar Azad
15-03-2010, 05:03 PM
کوئی نظر میں رکھی ہے اچھی لڑکی آپ نے داود کے لیے؟؟؟

ہاہاہاہا
وہ جب کبھی کسی شادی پر جاتی ہوں تو گھر آکر کہتی ہوں کہ یہ والی بچی کتنی پیاری لگ رہی ہے، اس کو داؤد کی دلہن ہونا چاہیے، اگلی بار کوئی اور پسند آ جاتی ہے
اس لیے اب سوچا ہے کہ یہ کام داؤد پر بھی ہی چھوڑ دوں تو اچھا
ہے

آپ کے اپنے بیٹے کی تعلیم کے لیے خواہش کیا ہے۔ اسے کیا بنانا چاہتی ہے۔؟؟؟(ایک اچھے انسان کے علاوہ)

داؤد کے لیے بہت خواب ہیں میری آنکھوں میں، جو بند اور کھلی آنکھوں سے دیکھتی ہوں۔۔ یہ تو اس پر ڈیپنڈ کرتا ہے کہ اس کا رجحان کس طرف ہو گا
اور میں جو سارا سارا دن جاب اور پھر گھر کی ذمہ داری اٹھا رہی ہوں اس کا مین ریزن بھی یہی ہے کہ میری پے سے داؤد کو اچھی ایجوکیشن دلائی جائے۔ ایک بندے کی تنخواہ میں تو کچھ نہیں ہو سکتا ناں
پہلے جواب سے متفق۔ کے کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ اور دوسرے سے غیر متفق ۔

آپ کا ائیڈیل کون ہے۔؟

Gul Rehna
15-03-2010, 05:08 PM
پہلے جواب سے متفق۔ کے کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ اور دوسرے سے غیر متفق ۔

:):)

آپ کا ائیڈیل کون ہے۔؟

آئیڈیل نہیں بناتی

Sehar Azad
15-03-2010, 05:09 PM
السلام حکماً۔ آپ صل اللہ علیہ وسلم کو آئیڈیل بنانے کا کہتا ہے۔

کن جانوروں سے ڈر لگتا ہے۔؟؟

Sehar Azad
15-03-2010, 05:12 PM
کن انسانوں سے ڈر لگتا ہے؟

Sehar Azad
15-03-2010, 05:12 PM
ٹیچر نے سب سے زیادہ کب مارا تھا۔؟

Sehar Azad
15-03-2010, 05:13 PM
اگر کل رعنا اگر مرد ہوتیں تو بہتر تھا یہ اب بہتر ہیں۔؟

Sehar Azad
15-03-2010, 05:14 PM
اگر زرداری صاحب کی توبہ کے بعد ان کی کونسلنگ آپ کے حوالے کی جاتی تو آپ انہیں سب سے پہلے کیا سکھانا پسند کرتیں۔

Sehar Azad
15-03-2010, 05:14 PM
میرے سوالات کیسے ہیں؟

(اس کا جواب صرف ۔ اچھے ہیں۔ میں ہی دیا جا سکتا ہے۔)۔

Gul Rehna
15-03-2010, 05:15 PM
السلام حکماً۔ آپ صل اللہ علیہ وسلم کو آئیڈیل بنانے کا کہتا ہے۔

کن جانوروں سے ڈر لگتا ہے۔؟؟

جی وہ اللہ میاں کا حکم ہے کہ ان کی ذات کو مشعل راہ بنائیں
یہ چوائس نہیں ہونی چاہیے
فرض سمجھنا چاہیے یہاں بات میں اپنی چوائس کی کر رہی تھی بھائی

سب سے ایون بلیوں سے بھی

Sehar Azad
15-03-2010, 05:16 PM

ابھی اور سوالوں کے جواب باقی ہیں۔ زرا اوپر جاتی مار کر سب کا جواب دیں۔

Gul Rehna
15-03-2010, 05:17 PM
کن انسانوں سے ڈر لگتا ہے؟

اپنے آپ سے

Gul Rehna
15-03-2010, 05:18 PM
ٹیچر نے سب سے زیادہ کب مارا تھا۔؟

کبھی مار نہیں کھائی

Gul Rehna
15-03-2010, 05:19 PM
اگر کل رعنا اگر مرد ہوتیں تو بہتر تھا یہ اب بہتر ہیں۔؟

اللہ نا کرے کہ گل رعنا مرد ہوتی

Gul Rehna
15-03-2010, 05:21 PM
اگر زرداری صاحب کی توبہ کے بعد ان کی کونسلنگ آپ کے حوالے کی جاتی تو آپ انہیں سب سے پہلے کیا سکھانا پسند کرتیں۔

بات کرنے کی تمیز

Gul Rehna
15-03-2010, 05:21 PM
میرے سوالات کیسے ہیں؟
(اس کا جواب صرف ۔ اچھے ہیں۔ میں ہی دیا جا سکتا ہے۔)

خاصے اچھے

Sehar Azad
15-03-2010, 05:24 PM
میرے سوالات کیسے ہیں؟
(اس کا جواب صرف ۔ اچھے ہیں۔ میں ہی دیا جا سکتا ہے۔)

خاصے اچھے
شکریہ شکریہ۔ ویسے زرداری صاحب تو کافی سلجھے ہوئے شوہر ہیں۔

ہمیشہ ہاتھ باندھ کر حاضر جناب حالت میں ہی بات کرتے ہیں۔

اگر آپ کو ایک دن کے لیے ون اردو کا صدر بنا دیا جائے تو ون اردو میں کون سی تبدیلی لانا پسند کریں گی۔ لڑکوں کے مزاق پر پابندی لگانے کے علاوہ؟؟؟

Gul Rehna
15-03-2010, 05:26 PM
اگر آپ کو ایک دن کے لیے ون اردو کا صدر بنا دیا جائے تو ون اردو میں کون سی تبدیلی لانا پسند کریں گی۔ لڑکوں کے مزاق پر پابندی لگانے کے علاوہ؟؟؟

کچھ بھی نہیں، ون اردو جیسا ہے ویسا ہی رہتا
لیکن شاید میں قیس بھیا کی طرح نرم مزاج نہ ہوتی، تھوڑا سا سخت ہوتی

Sagar
15-03-2010, 05:29 PM
تھوڑا سخت ہو کر کیا کرتیں

Gul Rehna
15-03-2010, 05:31 PM
تھوڑا سخت ہو کر کیا کرتیں

وارننگ دیے بغیر خلاص;d

Sehar Azad
15-03-2010, 05:35 PM
اگر آپ کو ایک دن کے لیے ون اردو کا صدر بنا دیا جائے تو ون اردو میں کون سی تبدیلی لانا پسند کریں گی۔ لڑکوں کے مزاق پر پابندی لگانے کے علاوہ؟؟؟

کچھ بھی نہیں، ون اردو جیسا ہے ویسا ہی رہتا
لیکن شاید میں قیس بھیا کی طرح نرم مزاج نہ ہوتی، تھوڑا سا سخت ہوتی
اللہ حافظ اپیا آپ نے بہت اچھے جواب دیئے لیکن ابھی احسان کے ایویں سوال ختم نہیں ہوئے وقت ختم ہو گیا ہے۔ ریسٹ ٹائم ختم ابھی گھر جا کر کام ٹائم شروع۔

انشااللہ کل نئے اور تازہ سوالوں کے ساتھ حاضر ہوں گا۔

Gul Rehna
15-03-2010, 06:02 PM
اللہ حافظ اپیا آپ نے بہت اچھے جواب دیئے لیکن ابھی احسان کے ایویں سوال ختم نہیں ہوئے وقت ختم ہو گیا ہے۔ ریسٹ ٹائم ختم ابھی گھر جا کر کام ٹائم شروع۔

انشااللہ کل نئے اور تازہ سوالوں کے ساتھ حاضر ہوں گا۔
کوئی بات نہیں بھائی
اللہ نے زندگی دی تو کل پھر یہیں ملیں گے ان شاءاللہ

Sehar Azad
16-03-2010, 01:30 PM
السلام علیکم۔ گل آپا۔

پھر سے اپنے ایویں سوالوں کے ساتھ حاضر خدمت ہوں۔

۱۔ آپ کی شخصیت کی سب سے بری بات کون سی ہے۔؟؟

Gul Rehna
16-03-2010, 01:50 PM
السلام علیکم۔ گل آپا۔
پھر سے اپنے ایویں سوالوں کے ساتھ حاضر خدمت ہوں۔

۱۔ آپ کی شخصیت کی سب سے بری بات کون سی ہے۔؟؟

وعلیکم السلام بھائی

ہممممممممم
سب سے بری بات کہ میں بہت جذباتی ہوں اور روتی بہت ہوں چاہے بات کچھ نہ ہو رونا اسٹارٹ

Sehar Azad
16-03-2010, 01:53 PM
رونا تو بہت اچھی بات ہے۔ وہ شاعرہ کیا کہتی تھی

اجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کر
حالات کی قبروں کے کتبے بھی پڑھا کر

ہر وقت کا ہنسنا تمہیں برباد نہ کر دے
تنہائی کے لمحات میں کبھی رو بھی لیا کر

اگلا سوال

آپ اپنی کمزوریوں کے ساتھ کیسے ڈیل کرتی ہیں۔
یہ ڈیل بینظر مشرف والی ڈیل نہیں۔

Gul Rehna
16-03-2010, 01:59 PM
آپ اپنی کمزوریوں کے ساتھ کیسے ڈیل کرتی ہیں۔
یہ ڈیل بینظر مشرف والی ڈیل نہیں۔

ہممممم میرا ہر بات پر رونا ہی میری کمزوری ہے اور اس پر میں قابو نہیں پا سکتی
سو جن چیزوں پر بس نہیں چلتا ، ان کو چھوڑ دیتی ہوں

Sehar Azad
16-03-2010, 02:01 PM
رونا کوئی سیریس مسئلہ نہیں۔

محبت اور جنگ میں سب جائزہے۔ اس بات کو مانتی ہیں کیا؟

Gul Rehna
16-03-2010, 02:02 PM
محبت اور جنگ میں سب جائزہے۔ اس بات کو مانتی ہیں کیا؟

نہیں۔ اس بات سے مجھے اتفاق نہیں ہے

Sehar Azad
16-03-2010, 02:03 PM
کیا نماز پڑھتی ہیں؟

روزے رکھتی ہیں؟

حج کیا ہے؟

زکوۃ دیتی ہیں؟

کبھی اللہ تعالیٰ سے ناراضگی محسوس ہوئی؟

Gul Rehna
16-03-2010, 02:08 PM
کیا نماز پڑھتی ہیں؟

فجر اور عشاء کی ریگولر اور باقی جاب پر ہونے کی وجہ اور اپنی سستی کی وجہ سے مس کر دیتی ہوں

روزے رکھتی ہیں؟

جی بالکل الحمداللہ

حج کیا ہے؟

نہیں

زکوۃ دیتی ہیں؟

جی الحمداللہ

کبھی اللہ تعالیٰ سے ناراضگی محسوس ہوئی؟

نہیں کبھی بھی نہیں

Sehar Azad
16-03-2010, 02:08 PM
اللہ حافظ۔

رشوت دینے جا رہا ہوں۔ پاکستان ایمبیسی میرے لیے دعاکیجیے گا۔

انشااللہ کل پھر ملاقات ہو گی۔

رب راکھا۔

کوثر بیگ
16-03-2010, 02:31 PM
پیاری گل رعنا اگر جاھیے تو میرے ان چند سوالات کے جواب دو اگر نہ بھی دے تو چلے گا۔

لڑکیوں کے تیئں آج بھی ذہنی تحفظات پاےجاتے ہیں،وہ آج بھی قابل قبول نہیں ۔
کیا سماج کی سوچ بدلے گی جو جنم لینے سے قبل رحم مادر میں موت کی نیند سلا دیتا ہے ?
کیا اس معاشرے میں کوئی انقلاب آیگا ۔جہاں دلہنیں ہر روز زندہ جلادی جاتی ہیں زیادہ تر وجہہ جہیز ہوا کرتا ہے?

کیا ان افراد کی سوچ بدلے گی جو لڑکیوں کو حسن سلوک کی مستحق اور اہمیت کی حامل سمجھنے کے بجاے ہر قدم پر انہیں کم تر اور حقیر دکھانے کے جتن کرتے ہیں? اگر کوئی آپ کے ساتھ ایسا کریے تو آپ کیا کریے گی?

شادی کے بعد کیا آپ کو نئ ماحول میں میکس ا’پ ہونے دشواری تو نہیں ہوئی ?
اگر ہاں تو پھر آپ نے کیسےسسرال میں توازن قائم کیا ?

آپکو بیٹی،بہن ، بہو ، بیوی اور ماں میں کون سا رشتہ سب سے اچھا لگتا ہے?

Gul Rehna
16-03-2010, 03:03 PM
پیاری گل رعنا اگر جاھیے تو میرے ان چند سوالات کے جواب دو اگر نہ بھی دے تو چلے گا۔

السلام علیکم کوثر آپا کیسی ہیں آپ اور اب آپ کی طبعیت کیسی ہے اب

لڑکیوں کے تیئں آج بھی ذہنی تحفظات پاےجاتے ہیں،وہ آج بھی قابل قبول نہیں ۔
کیا سماج کی سوچ بدلے گی جو جنم لینے سے قبل رحم مادر میں موت کی نیند سلا دیتا ہے ?

کوثر آپا، میں ہمیشہ یہی سوچتی ہوں کہ یہ سب جہالیت صرف اس لیے ہے کہ ہم اپنے دین سے دور ہیں، اس کو ہم نے صرف 5 وقت کی نماز کے لیے رکھ چھوڑا ہے۔
اگر ہم اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کو اسلامک طور طریقوں پر پروان چڑھائیں اور ان کی ان رشتوں کی قدر کرنا سکھائیں تو کیوں نہیں،، ہونے کو کیا نہیں ہو سکتا۔

کیا اس معاشرے میں کوئی انقلاب آیگا ۔جہاں دلہنیں ہر روز زندہ جلادی جاتی ہیں زیادہ تر وجہہ جہیز ہوا کرتا ہے?
کیا ان افراد کی سوچ بدلے گی جو لڑکیوں کو حسن سلوک کی مستحق اور اہمیت کی حامل سمجھنے کے بجاے ہر قدم پر انہیں کم تر اور حقیر دکھانے کے جتن کرتے ہیں? اگر کوئی آپ کے ساتھ ایسا کریے تو آپ کیا کریے گی?

یہ سوچ بھی ہم اپنے بڑوں سے لیتے ہیں، ایک بچہ اگر ایسے ماحول میں بڑا ہوا ہے جہاں ہر وقت لڑکیوں کو حقیر جانا جاتا ہو تو اس نے بھی آگے سے یہی سیکھنا ہوتا ہے۔۔ اگر آپ نے اپنے گھر میں ااپنی ماں کی دادی کی بہن کی کوئی عزت نہی دیکھی تو وہ شخص کل کو اپنی بیوی یا بیٹی کو کیا عزت دے گا۔۔ اگر ہم اس سوچ کو بدلنا چاہیں تو یہ کام ہمیں اپنے گھر سے اسٹارٹ کرنا ہوگا کہ ہم خود کو بدلیں، اپنی سوچ کو بدلیں ، اپنے طرز عمل کو بدلیں آئندہ آنے والی نسل خود ہی بدل جائے گی۔
میرے ساتھ کبھی ایسا ہوا تو نہیں لیکن اگر شاید کبھی نوبت آتی تو آئی ول اسٹینڈ فور مائی سیلف۔۔

شادی کے بعد کیا آپ کو نئ ماحول میں میکس ا’پ ہونے دشواری تو نہیں ہوئی ?
اگر ہاں تو پھر آپ نے کیسےسسرال میں توازن قائم کیا ?

شادی کے بعد اچھا خاصا چینج آیا زندگی میں، سسرال کا ماحول بہت ہی مختلف تھا لیکن اپنی امی کی ایک نصیحت نے کامیاب کیا کہ بیٹا! تم اپنا گھر چھوڑ کر ایک نئے خاندان میں جا رہی ہو ۔۔ وہ پورا خاندان تم ایک کے لیے نہیں بدلے گا، خود کو ان سا کر لو۔۔ بس اس بات کو میں نے اپنے پلو سے ایسا باندھا کہ میری امی اور بہنیں حیران ہوتی ہیں کہ کیا میں وہی گل رعنا ہوں جو پہلے تھی۔ سر سے پیر تک بدل گئی

آپکو بیٹی،بہن ، بہو ، بیوی اور ماں میں کون سا رشتہ سب سے اچھا لگتا ہے

مجھے ہمیشہ سے ماں کا رشتہ اچھا لگتا ہے اور ماں بن کر تو اور بھی خوبصورت لگنے لگا ہے

کوثر بیگ
16-03-2010, 03:27 PM
پیاری بہنا اب ٹھیک ہوں بہت ہی اچھے اور جلد جواب سے نوازے آپ نےشکریہ

عورت کی کل کائنات کیا ہے (ہر رشتہ کو چھوڑ کر) آپ کی نظر میں?

پکوان کو چھوڑ کر سیون، گھر کی سجاوٹ، اچھی میزبان بنا یا مہمان جانا کیا زیادہ پسند ہے نمبر

دیے تو بہتر ہے ۔?

پکوان میں آپکی پسند کی ڈش اور کس ڈش میں ماہر ہو بتایے?

اب آخری سوال

کون سی چیز آپ کو تکلیف پہچاتی ہے ?

آپ کو

Gul Rehna
16-03-2010, 03:37 PM
پیاری بہنا اب ٹھیک ہوں بہت ہی اچھے اور جلد جواب سے نوازے آپ نےشکریہ
یو آر موسٹ ویلکم کوثر آپا

عورت کی کل کائنات کیا ہے (ہر رشتہ کو چھوڑ کر) آپ کی نظر میں?

اس کے خواب

پکوان کو چھوڑ کر سیون، گھر کی سجاوٹ، اچھی میزبان بنا یا مہمان جانا کیا زیادہ پسند ہے نمبر
دیے تو بہتر ہے ۔?

گھر کو سجانا بہت اچھا لگتا ہے لیکں ٹائم کی کمی کی وجہ سے زیادہ نہیں کر پاتی اور سیونگ تو بس گزارے لائق آتی ہے کہ اپنی سادہ عبایا سی سکوں
مہمان سے زیادہ میزبان بننا اچھا لگتا ہے
پکوان میں آپکی پسند کی ڈش اور کس ڈش میں ماہر ہو بتایے?

مجھے کریلے بہت پسند ہیں اور بناتی بھی بہتتتت ہی ذبردست ہوں
بے جی (ساس) سے سیکھے ہیں بنانا

اب آخری سوال
کون سی چیز آپ کو تکلیف پہچاتی ہے ?
آپ کو

دوسروں کے رویے کیونکہ میری نیچر ہر ایک کا مان رکھنے
والی ہے، میں خود کو مٹا کر بھی دوسروں کا خیال کروں گی لیکن جب میرا مان ٹوٹتا ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے

KishTaj
17-03-2010, 12:39 AM
السلامُ علیکم
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتی تھیں؟

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

Raising Moon
17-03-2010, 10:33 AM
السلام وعلیکم
اپیا کچھ سوالات میری طرف سے بھی ہیں

خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟
خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟
خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟
کتنے دوست ہیں عام زندگی میں اور انٹرنیٹ پر؟ بہترین کون ہے؟
تنہائی میسر آتی ہے، اگر آتی ہے تو کیا سوچتی ہیں؟
سٹارز پر یقین رکھتی ہیں؟
پسندیدہ اقوالِ ذریں؟
کس طرح کے لوگ پسند ہیں؟
ہمارے سسٹم کی بنیادی خامیاں آپ کی نظر میں؟
حالات حاضرہ پر کوئی تبصرہ؟
کوئی ایسی عادت جسے چھوڑنا چاہیں...
زندگی کا آپ کے نزدیک مطلب اور مقصد کیا ہے....
ہ کبھی زندگی بُری لگی؟
غصے میں کسی کا سر پھاڑنے کو دل چاہتا ہے؟
آپ کا پسندیدہ پاکستانی لیڈر؟
آپ نے پاکستان میں رہتے ہوئے کبھی ووٹ ڈالا؟
داؤد کی کونسی بات آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے اور جرار کی کونسی بات سب سے زیادہ بری؟
کسی کی قابلیت جانچنے کا بہترین ذریعہ آپ کی نظر میں؟
کس طرح کے لوگ نا پسند ہیں؟
دوسروں کی وہ عادت جو آپ کو بہت ذہر لگتی ہو۔۔میرا مطلب بُری؟
کوئی ناقابل فراموش واقعہ؟
آپ کی زندگی کا اب تک سب سے بہترین لمحہ؟
آپ کو اگر کسی جگہ سے اچھا ریسپانس نہ ملے تو اس صورت میں آپ کیا کرتی ہیں
کون سے عوامل (طریقہ،چیزیں) آپ کے خراب مزاج کو فورا سے ٹھیک کردیتے ہیں؟
آپ کے دوست خود بخود بن جاتے ہیں یا آپ شعوری کوشش کرتی ہیں؟
ٓآپ دوستی کن شرائط پہ کرتی ہیں؟
آپ اچھی رازداں ہیں یا نہیں؟
گھر والوں سے دور رہتی ہیں تو کس کو سب سے ذیادہ مس کرتی ہیں؟
میٹرک کرنے تک آپ کیا بننا چاہتی تھیں اور پھر انٹر میڈیٹ کے بعد اور اب جب کہ آپ تعلیم سے فارغ ہو چکی ہیں تو جو بن چکی سو بن چکی اور کیا بننا چاہتی ہیں۔ اگر آپ کے اپنے اختیار میں ہوتا تو کونسے شعبہ میں جانا پسند کرتیں۔
آئینہ دیکھ کے پہلا خیال کیا آتا ہے؟
زندگی میں وہ کونسی خواہش ہے جو پوری نہ ہوسکی؟
آپ کاسب سے بڑا دشمن کون ہے؟
پاکستان کے بارے میں کیا خیال ہے؟
کس چیز سے پیار ہے اور کیوں؟
اچھا سنا ہے پیچھے دیکھنے سے لوگ پتھر ہو جاتے ہیں۔۔۔ کیا آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی ایسا لمحہ جو آپکو پتھر کر سکتا ہے؟
گر آپ کی جاسوسی پہ کسی کو لگا دیا جائے تو آپ کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟
اچھا اگر کوئی یہ کہے کہ فلاں آپ کی برائیاں کر رہا تھا تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟
وه كون شخص هے جسكے نقش و قدم پر آپ چلتی هيں یا چلنے کی خواہش ہے؟
آپ اپنی سالگرہ کے دن کو اہمیت دیتی ہیں؟
آپ کا یہ خاص دن کس طرح گزرتا ہے؟
آپ کو اس دن سب سے پہلے کون وِش کرتا ہے؟
اس دن کس کی وِش کا سب سے زیادہ انتظار رہتا ہے؟ ( اگر یہ سوال بہت ذاتی لگے تو بے شک گول کر جائیں)
کوئی یادگار تحفہ جو اب تک سنبھال کے رکھا ہو؟
اس دن تحفے میں کیا لینا اچھا لگتا ہے؟
یاز کاٹتے ہوئے آنکھوں میں چبھتاہے تب آپ کیا کرتی ہیں؟
کچن میں کام کرتے وقت ساتھ ساتھ بکھیرا سمیٹتی ہیں یا خوب گندا کرتی ہیں؟
پورے گھر میں آپ کی پسندیدہ جگہ؟
آپ کی چھٹی حس کس حد تک شارپ ہے؟
کیا پھولوں، رنگوں اور اس طرح کی دوسری چیزوں سے جن پر باقاعدہ ریسرچ کے بعد انسانی نفسیات جاننے کے کچھ نتائج سامنے آئے ہیں۔۔۔آپ اس چیز پر یقین رکھتے ہیں۔۔؟ مطلب کہ ہم ان کی مدد سے انسانی شخصیت کے کسی پہلو کو سمجھنے کا دعوا کرسکتے ہیں؟
اپیافرض کرتے ہیں کہ آپ کو ہر صبح گدو بیراج کے دروازے کھولنے پر لگا دیا جائے تو ۔۔ ؟
آپ کی کوئی عجیب وغریب خواہش ؟
کن چیزوں پر روپیہ دل کھول کر خرچ کرتی ہیں؟
آپ کو کچھ جمع کرنے کا شوق ہے بھی کہ نہیں؟

Gul Rehna
17-03-2010, 03:41 PM
السلامُ علیکم

وعلیکم السلام

بچپن کیسا گزرا؟

بس گزر گیا، میں اپنی فیملی کے ساتھ نہیں تھی سو اتنا ایکسائیٹڈ نہیں تھا شاید

کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟

نہیں سال میں دو یا تین بار امی سے ملنے جاتی تھی تو بس کوئی ڈانٹ یا مار نہیں ہمیشہ لاڈ اٹھائے جاتے تھے کہ اب پتا نہیں کب آئے گی

پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟

نارمل
کبھی فیل نہیں ہوئی

کیا اسکول جانے میں ضد کرتی تھیں؟

ہمیشہ اچھا لگتا تھا اسکول جانا
اور کم ہی چھٹیاں کی اسکول سے، گھر میں بس میں اور نانی اماں ہوتے تھے ناں تو اسکول میں فرینڈز کے ساتھ مزہ آتا تھا

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟

بابا کی ڈیتھ
اپنے بابا کی لاڈلی تھی اور ان کے آخری لمحات میں ان سے دور تھی
ابھی بھی آنکھیں بند کروں تو سارا منظر نگاؤں کے سامنے گھوم جاتا ہے۔ سحری کا ٹائم میں اور نانی اماں کچن میں کھانا کھا رہے تھے اور فون کا بجنا۔
ابھی بھی اکیلی بیٹھی ہوں اور فون کی بیل بجے تو میں خوفزدہ ہو جاتی ہوں

کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟

اپنی شادی کا دن
جب ساسو ماں نے ڈانٹ کر کہا تھا کہ بیٹا باتیں گھر جا کر کرنا
ابھی چپ کر کے بیٹھو
جب بھی وہ سچوئیشن یاد آتی ہے میں کھلکھلا کر ہنستی ہوں

کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟

ہمممم جی تھا ایک فیصلہ جو کسی سے مشورے کے بغیر خود ہی کیا تھا اور ابھی تک اس کو قبول نہیں کر پائی

ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

ہے ایک

Gul Rehna
17-03-2010, 04:06 PM
السلام وعلیکم

وعلیکم السلام بہنا

اپیا کچھ سوالات میری طرف سے بھی ہیں

وائے ناٹ جی

خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟

اپنی سادہ طبعیت

خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟

اندر ہی اندر گھٹ گھٹ کر جینا
اور بات بات پہ رونا اور ہمت ہار جانا

خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟

سادہ، پرخلوص پلس روندو

کتنے دوست ہیں عام زندگی میں اور انٹرنیٹ پر؟ بہترین کون ہے؟

عام زندگی میں بس ایک اور انٹرنیٹ پر بہت ہی اچھے اور پرخلوص لوگ ملے ہیں ماشاءاللہ سے

تنہائی میسر آتی ہے، اگر آتی ہے تو کیا سوچتی ہیں؟

مجھے تنہائی بہت پسند ہے، اکثر سب کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی خود کو تنہا کر لیتی ہوں۔۔ سوچوں کا کیا ہے بس آتی جاتی رہتی ہیں۔۔

سٹارز پر یقین رکھتی ہیں؟
نہیں

پسندیدہ اقوالِ ذریں؟

حضرت علی کا قول
جس سے نیکی کر اس کے شر سے ڈر۔۔۔

کس طرح کے لوگ پسند ہیں؟

سادہ مزاج

ہمارے سسٹم کی بنیادی خامیاں آپ کی نظر میں؟

نظام تعلیم

حالات حاضرہ پر کوئی تبصرہ؟

کوئی بھی نہیں، دل دکھتا ہے سب دیکھ کر اور پڑھ کر

Sehar Azad
17-03-2010, 04:09 PM
السلام علیکم آپا ں جی۔
کیا حال چال ہیں۔ یقیناً اچھے ہی ہوں گے۔
میرے سوال اور میں فیر آ گئے

۱۔کیا آپ بہت حساس ہیں۔(یقینا ہیں)۔ اگر آپ حساس ہیں تو آپ حساسیت اچھی لگتی ہے یا بری؟

Sehar Azad
17-03-2010, 04:10 PM
کہا جاتا ہے کہ لڑکیاں بیوقوف ہوتی ہیں~ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔؟

Sehar Azad
17-03-2010, 04:11 PM
گھر کا بجٹ کیا آپ بناتی ہیں اگر ہاں۔ تو کیا آپ کے میاں جی آپ کے بجٹ کی تعریف کرتے ہیں

Sehar Azad
17-03-2010, 04:12 PM
اگر آپ کے گھر کے کچن پر کوئی زبردستی قبضہ کر لے تو آپ کو کیسا محسوس ہو گا؟
(یعنی کوئی مہمان آ کر میزبانی شروع کر دے)۔

Sehar Azad
17-03-2010, 04:13 PM
اگر کوئی آدمی آپ کے پسندیدہ شاعر کی برائیاں کرنا شروع کر دے ۔ آپ کے سامنے۔ تو آپ کا رد عمل کیا ہو گا۔؟

Gul Rehna
17-03-2010, 04:17 PM
کوئی ایسی عادت جسے چھوڑنا چاہیں...

اپنا بہت زیادہ حساس ہونا

زندگی کا آپ کے نزدیک مطلب اور مقصد کیا ہے....

میرے نزدیک زندگی مختلف رنگوں کا امتزاج ہے، اس کے رنگ ہمارے اعمال ہیں اور ہمارے اعمالوں کا دراومدار ہماری نیتوں پر ہے اور ہماری نیت یہی ہونی چاہیے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا۔۔۔ بس یہی ہے زندگی

ہ کبھی زندگی بُری لگی؟

اکثر لگتی ہے

غصے میں کسی کا سر پھاڑنے کو دل چاہتا ہے؟

نہیں خود کو تنہا کر لیتی ہوں غصے میں

آپ کا پسندیدہ پاکستانی لیڈر؟

قائد اعظم

آپ نے پاکستان میں رہتے ہوئے کبھی ووٹ ڈالا؟

جی بالکل ڈالا

داؤد کی کونسی بات آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے اور جرار کی کونسی بات سب سے زیادہ بری؟

اس کا بات بات پر نئی ماما لانے کی دھمکی دینا اور جرار کی بس ایک بات بری لگتی ہے لیکن وہ اس میں ہے نہیں بس مجھے فیل ہوتا ہے کبھی کبھی
لیکن بتاؤں گی نہیں پھر ہماری لڑائی ہو جائے گی

Raising Moon
17-03-2010, 04:22 PM
آپ نے پاکستان میں رہتے ہوئے کبھی ووٹ ڈالا؟

جی بالکل ڈالا

داؤد کی کونسی بات آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے اور جرار کی کونسی بات سب سے زیادہ بری؟

اس کا بات بات پر نئی ماما لانے کی دھمکی دینا;d;d اور جرار کی بس ایک بات بری لگتی ہے لیکن وہ اس میں ہے نہیں بس مجھے فیل ہوتا ہے کبھی کبھی
لیکن بتاؤں گی نہیں پھر ہماری لڑائی ہو جائے گی

نئی مما لانے کی دھمکی دینا والی بات آپ کو اچھی لگتی ہے کیوں کیوں وہ کیوں
اور کوئی بات نہیں جرار سے ریلیٹڈ جواب نہیں دینا چاہ رہی تو ٹینشن نوٹ
اور وٹ کس کو ڈالا تھا

Gul Rehna
17-03-2010, 04:29 PM
کسی کی قابلیت جانچنے کا بہترین ذریعہ آپ کی نظر میں؟

انداز گفتگو

کس طرح کے لوگ نا پسند ہیں؟

دوغلے لوگ

دوسروں کی وہ عادت جو آپ کو بہت ذہر لگتی ہو۔۔میرا مطلب بُری؟

یہاں کی بات وہاں کرنے کی عادت

کوئی ناقابل فراموش واقعہ؟

بابا کی ڈیتھ

آپ کی زندگی کا اب تک سب سے بہترین لمحہ؟

جب پہلی بار داؤد نے مجھے ماما کہا تھا

آپ کو اگر کسی جگہ سے اچھا ریسپانس نہ ملے تو اس صورت میں آپ کیا کرتی ہیں

پیچھے ہٹ جاتی ہوں

کون سے عوامل (طریقہ،چیزیں) آپ کے خراب مزاج کو فورا سے ٹھیک کردیتے ہیں؟

ہاہاہا
جرار اور داؤد کی باتیں

آپ کے دوست خود بخود بن جاتے ہیں یا آپ شعوری کوشش کرتی ہیں؟

ہمیشہ خود بن جاتے ہیں،
ٓ
آپ دوستی کن شرائط پہ کرتی ہیں؟

شرائط؟ کیا دوستی شرطوں پر بھی کی جاتی ہے

آپ اچھی رازداں ہیں یا نہیں؟

بہت اچھی
کیونکہ اکثر باتیں بھول جاتی ہوں

Silversand.
17-03-2010, 04:37 PM
داؤد کی کونسی بات آپ کو سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے اور جرار کی کونسی بات سب سے زیادہ بری؟

اس کا بات بات پر نئی ماما لانے کی دھمکی دینا اور جرار کی بس ایک بات بری لگتی ہے لیکن وہ اس میں ہے نہیں بس مجھے فیل ہوتا ہے کبھی کبھی
لیکن بتاؤں گی نہیں پھر ہماری لڑائی ہو جائے گی

آہم آہم ایسی بات ہے کیا؟ ارے مجھے تو بتا دیں کم از کم ۔اگر واقعی آپ کو وہ بات اچھِی نہیں لگتی تو میں کوشش کروں گا کہ اسے چھوڑ دوں۔

اور اب میری باری ہے ڈھیر سارے سوال کرنے کی اچھا۔ بی ریڈی فار اٹ

Silversand.
17-03-2010, 04:45 PM
تیار ہو نا؟ ارے میک اپ شیک اپ کر کے نہیں ۔ ذہنی طور پر ۔ او ہو مائے مسٹیک میں ذہن کی بات کر رہا ہوں جانتے ہوئے بھی کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ;d

اچھا اب سیریس۔یہ بتائیں کہ ۔

دانتوں کو صاف کرنے کے لیے آپ جو پاوڈر فورم میں چیز استعمال کرتی ہیں اس کا نام کیا ہے؟

آپ کی آنکھوں کے پیچھے کون سا سمندر ہے؟

آپ کو لال رنگ خاص طور پر لپ اسٹک میں کیونکر پسند ہے؟

یورپ میں بڈھی مائیاں ، اولڈ وومنز ، کون سا رنگ زیادہ استعمال کرتی ہیں ۔میچنگ کے لیے۔؟

مجھ میں ،اور آپ میں سے زیادہ پالا شا ، اچھا شا ، کیوٹ شا ،کون ہے؟

میں آپ کے سامنے آوں تو میرے کان پکڑو گی کہ بال ؟

ساجد بھائی کو پیار سے کیا کہہ کر بُلاتی ہو۔؟;) ;d

ابھی بس یہ۔ باقی اگلی قسط میں کرتا ہوں۔:cool:

Gul Rehna
17-03-2010, 04:46 PM
گھر والوں سے دور رہتی ہیں تو کس کو سب سے ذیادہ مس کرتی ہیں؟

نہیں گھر والے سب پاس ہی ہیں مونی

میٹرک کرنے تک آپ کیا بننا چاہتی تھیں اور پھر انٹر میڈیٹ کے بعد اور اب جب کہ آپ تعلیم سے فارغ ہو چکی ہیں تو جو بن چکی سو بن چکی اور کیا بننا چاہتی ہیں۔ اگر آپ کے اپنے اختیار میں ہوتا تو کونسے شعبہ میں جانا پسند کرتیں۔

ہمیشہ ٹیچنگ کرنی چاہی تھی، ٹیچر تو نہ بن سکی اس لیے جاب اسی ڈیپارٹمنٹ کر لی

آئینہ دیکھ کے پہلا خیال کیا آتا ہے؟

اللہ کا شکر ادا کیا ہے ہمیشہ

زندگی میں وہ کونسی خواہش ہے جو پوری نہ ہوسکی؟

پاکستان سیٹل ہونے کی

آپ کاسب سے بڑا دشمن کون ہے؟

شاید میں خود

پاکستان کے بارے میں کیا خیال ہے؟

پاکستان زندہ باد

کس چیز سے پیار ہے اور کیوں؟

قدرتی مناظر مجھے بہت اٹریکٹ کرتے ہیں آئی جسٹ لو دیم

Gul Rehna
17-03-2010, 05:06 PM
اچھا سنا ہے پیچھے دیکھنے سے لوگ پتھر ہو جاتے ہیں۔۔۔ کیا آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی ایسا لمحہ جو آپکو پتھر کر سکتا ہے؟

ہممممممممممممممممممم

گر آپ کی جاسوسی پہ کسی کو لگا دیا جائے تو آپ کے بارے میں پہلا انکشاف کیا ہوگا؟

ہیں یہ کس پر ٹائم ویسٹ کیا
کھودا پہاڑ نکلا چوہا

اچھا اگر کوئی یہ کہے کہ فلاں آپ کی برائیاں کر رہا تھا تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟

یہی سوچوں گی کہ واؤ میری نیکیوں میں اضافہ ہو رہا ہے

وه كون شخص هے جسكے نقش و قدم پر آپ چلتی هيں یا چلنے کی خواہش ہے؟

میرے بابا

آپ اپنی سالگرہ کے دن کو اہمیت دیتی ہیں؟

کچھ زیادہ نہیں

آپ کا یہ خاص دن کس طرح گزرتا ہے؟

بس گھر پر یا جاب پر ہوں تو جاب پر
شام کو باہر جاتے ہیں

آپ کو اس دن سب سے پہلے کون وِش کرتا ہے؟

جرار اور غزل

اس دن کس کی وِش کا سب سے زیادہ انتظار رہتا ہے؟ ( اگر یہ سوال بہت ذاتی لگے تو بے شک گول کر جائیں)

میاں جی کا جو صبح اٹھ کر کرتے ہیں
جب کہ میرا دل کرتا ہے وہ 12 بجے کیا کریں:)

کوئی یادگار تحفہ جو اب تک سنبھال کے رکھا ہو؟

میری دوست کا دیا گیا ایک پرفیوم
وہ جو اس کا بھائی اس کے لیے لے کر آیا تھا اور اس نے مجھے دے دیا تھا

اس دن تحفے میں کیا لینا اچھا لگتا ہے؟

دعائیں

Gul Rehna
17-03-2010, 06:04 PM
پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں میں چبھتاہے تب آپ کیا کرتی ہیں؟

جی کچھ بھی نہیں کرتی
ایک بار جرار نے ایک اسٹوپڈ مشورہ دیا تھا کہ آپا ایک پیاز سر پر رکھ کر باقی کاٹو دیکھنا کچھ نہیں ہوگا اور میں نے اسٹوپیڈٹی کا بھرپور مظاہرہ کر کے اس پر مکمل عمل کیا تھا

کچن میں کام کرتے وقت ساتھ ساتھ بکھیرا سمیٹتی ہیں یا خوب گندا کرتی ہیں؟

ساتھ ساتھ سب سمیٹ لیتی ہوں

پورے گھر میں آپ کی پسندیدہ جگہ؟

میرے بیڈروم کا رائٹ کونا

آپ کی چھٹی حس کس حد تک شارپ ہے؟

زیادہ نہیں، بس اگع کچھ ہونے والا ہو تو ایک بےنام سی چبھن سی ہوتی ہے دل میں کہ کچھ ہونے والا ہے

کیا پھولوں، رنگوں اور اس طرح کی دوسری چیزوں سے جن پر باقاعدہ ریسرچ کے بعد انسانی نفسیات جاننے کے کچھ نتائج سامنے آئے ہیں۔۔۔آپ اس چیز پر یقین رکھتے ہیں۔۔؟ مطلب کہ ہم ان کی مدد سے انسانی شخصیت کے کسی پہلو کو سمجھنے کا دعوا کرسکتے ہیں؟

بالکل آئی فلی اگری ود دیٹ

اپیافرض کرتے ہیں کہ آپ کو ہر صبح گدو بیراج کے دروازے کھولنے پر لگا دیا جائے تو ۔۔ ؟

اففففففففف کیوں حال نہیں مونی

آپ کی کوئی عجیب وغریب خواہش ؟

کوئی نہیں

کن چیزوں پر روپیہ دل کھول کر خرچ کرتی ہیں؟

بکس پر

آپ کو کچھ جمع کرنے کا شوق ہے بھی کہ نہیں؟

بکس جمع کرنے کا اور اچھی شاعری کو اپنی ڈائری میں محفوظ کرنے کا

Gul Rehna
17-03-2010, 06:06 PM
السلام علیکم آپا ں جی۔
کیا حال چال ہیں۔ یقیناً اچھے ہی ہوں گے۔
میرے سوال اور میں فیر آ گئے

وعلیکم السلام بھائی
اللہ کا شکر ہے
ویلکم بھائی

۱۔کیا آپ بہت حساس ہیں۔(یقینا ہیں)۔ اگر آپ حساس ہیں تو آپ حساسیت اچھی لگتی ہے یا بری؟

کبھی اچھی اور کبھی بری

Gul Rehna
17-03-2010, 06:09 PM
کہا جاتا ہے کہ لڑکیاں بیوقوف ہوتی ہیں آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔؟

ہمیشہ نہیں ہوتی بس کبھی کبھی بے وقوفی کا مظاہرہ کر جاتی ہیں

Gul Rehna
17-03-2010, 06:21 PM
گھر کا بجٹ کیا آپ بناتی ہیں اگر ہاں۔ تو کیا آپ کے میاں جی آپ کے بجٹ کی تعریف کرتے ہیں

نہیں، میرے میاں جی بناتے ہیں اور میں ان کی تعریف کرتی ہوں، میرا مطلب ان کے بجٹ کی

Gul Rehna
17-03-2010, 06:22 PM
اگر آپ کے گھر کے کچن پر کوئی زبردستی قبضہ کر لے تو آپ کو کیسا محسوس ہو گا؟
(یعنی کوئی مہمان آ کر میزبانی شروع کر دے)۔

میں آرام سے ایک طرف ہو جاؤں گی کہ خود بھی پکا کے کھاؤ اور مجھے بھی کھلاؤ

Gul Rehna
17-03-2010, 06:24 PM
اگر کوئی آدمی آپ کے پسندیدہ شاعر کی برائیاں کرنا شروع کر دے ۔ آپ کے سامنے۔ تو آپ کا رد عمل کیا ہو گا۔؟

پسند اپنی اپنی
میں کیوں اپنا بلڈ پریشر ہائی کروں جی

Gul Rehna
17-03-2010, 06:27 PM
بہت خوشی ہوگی ہی ہی ہی
صیح کہہ رہی ہوں ناں اپیا

ہاہاہاہاہا تو اور کیا;d

Gul Rehna
17-03-2010, 06:30 PM
بہترین کون ہے یہ کیوں نہیں بتایا >:(
ماشاء اللہ سے سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں مونی

Gul Rehna
17-03-2010, 06:33 PM
نئی مما لانے کی دھمکی دینا والی بات آپ کو اچھی لگتی ہے کیوں کیوں وہ کیوں
اور کوئی بات نہیں جرار سے ریلیٹڈ جواب نہیں دینا چاہ رہی تو ٹینشن نوٹ
اور وٹ کس کو ڈالا تھا

ہاں ناں جس معصومیت سے وہ کہتا ہے، بہت سوئیٹ لگتا ہے میرا چوں چوں
یاد نہیں رہا مونی کہ ووٹ کس کو ڈالا تھا

Gul Rehna
17-03-2010, 06:35 PM
آہم آہم ایسی بات ہے کیا؟ ارے مجھے تو بتا دیں کم از کم ۔اگر واقعی آپ کو وہ بات اچھِی نہیں لگتی تو میں کوشش کروں گا کہ اسے چھوڑ دوں۔

اور اب میری باری ہے ڈھیر سارے سوال کرنے کی اچھا۔ بی ریڈی فار اٹ
ہاہاہاہا
تمہیں پتا تو ہے وہ بات
اگر پھر کہوں گی تو تم نے کہنا حد کرتی ہو دی
ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور وہ تو مجھے بھی پتا ہے کہ ایسا نہیں ہے پر یو نو می ناں;d

Gul Rehna
17-03-2010, 06:43 PM
تیار ہو نا؟ ارے میک اپ شیک اپ کر کے نہیں ۔ ذہنی طور پر ۔ او ہو مائے مسٹیک میں ذہن کی بات کر رہا ہوں جانتے ہوئے بھی کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

او جرار کے بچے میں نہیں کرتی میک اپ
تمہیں پتا بھی ہے

اچھا اب سیریس۔یہ بتائیں کہ ۔

دانتوں کو صاف کرنے کے لیے آپ جو پاوڈر فورم میں چیز استعمال کرتی ہیں اس کا نام کیا ہے؟

ہاہاہاہاہاہاہا پنجن ہیں ناں اب ٹھیک بولا ہے

آپ کی آنکھوں کے پیچھے کون سا سمندر ہے؟

بقول تمہارے یوکے اور پاکستان دونوں کا

آپ کو لال رنگ خاص طور پر لپ اسٹک میں کیونکر پسند ہے؟

ہیں یہ افوا کس نے اڑائی بھاء کے بچے~

یورپ میں بڈھی مائیاں ، اولڈ وومنز ، کون سا رنگ زیادہ استعمال کرتی ہیں ۔میچنگ کے لیے۔؟

بڈھی مائیوں سے پوچھو ناں
میں تو ابھی بقول شاعر کے
ابھی تو میں جوان ہوں;d

مجھ میں ،اور آپ میں سے زیادہ پالا شا ، اچھا شا ، کیوٹ شا ،کون ہے؟

تم تو نہیں ہو، میرا پالا شا بھاء ہے

میں آپ کے سامنے آوں تو میرے کان پکڑو گی کہ بال ؟

آف کورس بالوں سے

ساجد بھائی کو پیار سے کیا کہہ کر بُلاتی ہو۔؟;) ;d

لڑکے شرم کرو
ویسے ساجد ہی کہتی ہوں;d

ابھی بس یہ۔ باقی اگلی قسط میں کرتا ہوں۔

Gul Rehna
17-03-2010, 06:44 PM
جیو آپاں جی۔ آخری سوال کے جواب نے خوش کر دیا۔ اب جب آپ کی ہیپی برتھ ڈے ہو گی کچھ دینا وینا نہیں پڑے گا۔

ہاں بالکل پوائنٹس کی شکل میں بھی کچھ نہیں

اللہ ایسی آپاں سب کو دے

;d;d;d

اس کا کیا مطلب ہوا؟

لیکن میرے سارے پیارے سے بہن بھائی مجھے پوائنٹس کی صورت میں تحفہ ضرور بھیجتے ہیں;d;d

Silversand.
17-03-2010, 07:42 PM
او جرار کے بچے میں نہیں کرتی میک اپ
تمہیں پتا بھی ہے

اے لو بڑی بی ۔ بلکہ بے بے جی ۔ میرے بچوں کو تو بخشا ہوتا ۔~ اچھا ، واقعی ، سچی ، مچی ؟ تو پھر لاسٹ ٹائم عید پر بھیانک اینڈ بیوٹی والا کمپٹیشن کس نے جیتا تھا؟ ;d

ہاہاہاہاہاہاہا پنجن ہیں ناں اب ٹھیک بولا ہے

ہاہاہاہاہا جی جی جواب درست ہے۔ شاباش اسی بات پر آپ کو پنجن کا ایک پیکٹ ارسال کر دیا جائے گا۔

بقول تمہارے یوکے اور پاکستان دونوں کا

ماشاءاللہ ماشاءاللہ، اور ان میں جو ڈھیروں دریا آ کر ملتے ہیں ان کا تو کوئی شُمار ہی نہیں ۔ کیوں جی؟

ہیں یہ افوا کس نے اڑائی بھاء کے بچے

بقلم خود میں نے ۔۔;d

بڈھی مائیوں سے پوچھو ناں
میں تو ابھی بقول شاعر کے
ابھی تو میں جوان ہوں;d

ہاں تو انہی سے تو پوچھ رہا ہوں سمجھا کریں نا۔;d

تم تو نہیں ہو، میرا پالا شا بھاء ہے

آہا ۔ کہیں آپ یہ تو نہیں کہنا چاہ رہیں کہ آپ مجھ سے زیادہ اچھی ہیں؟ اللہ معافی دی اس عمر میں جھوٹ ؟

آف کورس بالوں سے

ہائے ہائے میرے خوبصورت سے بالوں کی دشمن۔ بخش دو بالوں کو۔

لڑکے شرم کرو
ویسے ساجد ہی کہتی ہوں

جس نے کی شرم اس کے پھوٹے کرم۔ اور ویسے بھی یہ لیڈیز جیولری ہے ۔ آپ ہی رکھو مجھے ضرورت نہیں ہے جی۔ویسے آپ ساجد کہتی تو نہیں ۔ اتنا تو میں بھی جانتا ہوں۔

*************

چلیں اب کچھ نئے سوالوں کو بھی ریپلائے کریں۔

روتے ہوئے اگر ٹشو باکس سامنے یا آس پاس نہ ہو تو کیا استعمال کرتی ہیں ؟

رونے کے بعد اگر کوئی چہرہ دیکھ لے تو اس سے سچ بتا دیتی ہیں کہ روئی تھیں یا ہائیڈ کر جاتی ہیں؟

مجھ پر جب شدید غصہ آتا ہے تو رونے کو دل کرتا ہے کہ میرا سر پھاڑنے کا؟

مینڈک ، سانپ ، کاکروچ ، چھپکلی ، ارتھ وارم ۔ ان میں سے کوئی ایک آپ کو تحفے میں دوں تو کیا لینا چاہیں گی؟

میرے دوستوں سے ملیں تو ان سے کیا کہیں گی ؟

میں سدھر جاوں تو حلوا بنا کر دیں گی؟

Gul Rehna
17-03-2010, 08:09 PM
چلیں اب کچھ نئے سوالوں کو بھی ریپلائے کریں۔

روتے ہوئے اگر ٹشو باکس سامنے یا آس پاس نہ ہو تو کیا استعمال کرتی ہیں ؟

ہاہاہاہاہا
جو مل جائے

رونے کے بعد اگر کوئی چہرہ دیکھ لے تو اس سے سچ بتا دیتی ہیں کہ روئی تھیں یا ہائیڈ کر جاتی ہیں؟

میرا چہرہ خود ہی بتا دیتا ہوں
مجھے ضرورت نہیں پڑتی

مجھ پر جب شدید غصہ آتا ہے تو رونے کو دل کرتا ہے کہ میرا سر پھاڑنے کا؟

دونوں
پہلے سر پھاڑوں اور پھر رونا اسٹارٹ

مینڈک ، سانپ ، کاکروچ ، چھپکلی ، ارتھ وارم ۔ ان میں سے کوئی ایک آپ کو تحفے میں دوں تو کیا لینا چاہیں گی؟

اس میں خود کو شامل کر لو ، میں تمہیں لے لوں گی

میرے دوستوں سے ملیں تو ان سے کیا کہیں گی ؟

کہ خود بھی نکمے ہو اور ساتھ میں اس کو بھی خراب کر رہے ہو

میں سدھر جاوں تو حلوا بنا کر دیں گی؟

وہ تو ایسے بھی بنا دوں گی

Gul Rehna
17-03-2010, 08:19 PM
اے لو بڑی بی ۔ بلکہ بے بے جی ۔ میرے بچوں کو تو بخشا ہوتا ۔~ اچھا ، واقعی ، سچی ، مچی ؟ تو پھر لاسٹ ٹائم عید پر بھیانک اینڈ بیوٹی والا کمپٹیشن کس نے جیتا تھا؟ ;d

وہ میں تو نہیں تھی، میرا بھوت تھا یعنی تم تھے

ہاہاہاہاہا جی جی جواب درست ہے۔ شاباش اسی بات پر آپ کو پنجن کا ایک پیکٹ ارسال کر دیا جائے گا۔

واؤ اس دفعہ ٹھیک بول دیا تو کب آ رہا ہے میرا پنجن

ماشاءاللہ ماشاءاللہ، اور ان میں جو ڈھیروں دریا آ کر ملتے ہیں ان کا تو کوئی شُمار ہی نہیں ۔ کیوں جی؟

وہ ان کا اب کیا کروں
پتا نہیں کہاں سے آجاتے ہیں
الو ناں ہوں تو

بقلم خود میں نے ۔۔;d
ہاں تو انہی سے تو پوچھ رہا ہوں سمجھا کریں نا۔;d

میں نہیں بڈھی
تم خود ہو گئے، ابھی سے کہہ رہی ہوں

آہا ۔ کہیں آپ یہ تو نہیں کہنا چاہ رہیں کہ آپ مجھ سے زیادہ اچھی ہیں؟ اللہ معافی دی اس عمر میں جھوٹ ؟

میں تو ہوں ہی پیاری اس میں کیا شک ہے

ہائے ہائے میرے خوبصورت سے بالوں کی دشمن۔ بخش دو بالوں کو۔

پیارے کس نے کہہ دیا
پیارا ہیر اسٹائل تو وین رونی کا ہے

جس نے کی شرم اس کے پھوٹے کرم۔ اور ویسے بھی یہ لیڈیز جیولری ہے ۔ آپ ہی رکھو مجھے ضرورت نہیں ہے جی۔ویسے آپ ساجد کہتی تو نہیں ۔ اتنا تو میں بھی جانتا ہوں۔

~

Silversand.
17-03-2010, 08:27 PM
دونوں
پہلے سر پھاڑوں اور پھر رونا اسٹارٹ

توبہ توبہ اللہ معاف کرے اتنا غصہ آتا ہی کیوں ہے جنابہ کنٹرول کریں نا۔

اس میں خود کو شامل کر لو ، میں تمہیں لے لوں گی

اف اف اف اف یعنی میں ان جیسا ہوں :mad:

کہ خود بھی نکمے ہو اور ساتھ میں اس کو بھی خراب کر رہے ہو

کب سچی اچھے خاصے تو ہیں وہ اور میں بھی

وہ تو ایسے بھی بنا دوں گی

تو میں سدھروں کیوں؟ ;)

چلیں اگلی قسط پر آئیں۔

کوئی ایسا کام جو آپ چاہیں کہ آپ مرنے سے پہلے کریں؟

کوئی ایسی بات جو آپ چاہیں کہ میں مان لوں؟

کوئی اچھا سا میسج جو صرف میرے لیے ہو؟

ڈانٹ کا ایک خاص جملہ کیا بولتی ہیں؟

شہر سے باہر جاتے ہوئے کون سی 2 چیزیں خاص دھیان سے ساتھ لے جائیں گی؟

میرے بابا کو میری شکایت لگانے کا موقع ملے تو کیا کہیں گی؟

کوئی آپ سے پوچھے کہ 28 سالہ جوان بچے کی اماں حضور بننا کیسا لگتا ہے تو کیا کہیں گی؟

ابھی بس اتنا باقی بعد میں۔:cool:

Gul Rehna
17-03-2010, 08:44 PM
کوئی ایسا کام جو آپ چاہیں کہ آپ مرنے سے پہلے کریں؟

اے عمرِ رواں آ پاس میرے
تجھ سے فقط کہنا ہے مجھکو
اک شخص سے ملنا ہے مجھ کو
رفتار کو اپنی دھیما رکھ
ملنے کی گھڑی جو ٹھہری ہے
دو چارصدی یا اب کہ برس
اے عمرِ رواں آ پاس میرے

کوئی ایسی بات جو آپ چاہیں کہ میں مان لوں؟

تم تو میری ساری باتیں مان لیتے ہو

کوئی اچھا سا میسج جو صرف میرے لیے ہو؟

بس اتنا ہی کہنا ہے کہ جیسے ہو ، ہمیشہ ایسے ہی رہنا ہے

ڈانٹ کا ایک خاص جملہ کیا بولتی ہیں؟

حد کرتے ہو بدتمیزو

شہر سے باہر جاتے ہوئے کون سی 2 چیزیں خاص دھیان سز ساتھ لے جائیں گی؟

اپنا فون اور پاکٹ سائز سورت یسین

میرے بابا کو میری شکایت لگانے کا موقع ملے تو کیا کہیں گی؟

جرار کا بچہ مجھے تنگ کرتا ہے اور مجھے ٹائم نہیں دیتا بالکل بھی

کوئی آپ سے پوچھے کہ 28 سالہ جوان بچے کی اماں حضور بننا کیسا لگتا ہے تو کیا کہیں گی؟

آئی فیل پراؤڈ

Silversand.
17-03-2010, 09:00 PM
اچھا دی آج گھر پر ہوں آپ کا ہی دماغ کھاوں گا۔ کچھ اور سوال ۔

میرے سگنیچر میں جو ایک چھوٹا سا بے بی الٹ پھلٹ رہا ہے اسے دیکھ کر کیا خیال آتا ہے؟

ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ میں سے کوئی ایک چیز پسند کریں تو کیا؟

گھڑی باندھتی ہیں ہاتھ پر؟ اگر نہیں تو ٹائم کیسے دیکھتی ہیں۔ اور کیا بار بار وقت دیکھنے کی عادت ہے؟

شولڈر بیگ میں کیا کیا گھسایا ہوتا ہے؟

آئسکریم بیڈ میں بیٹھ کر کھانے کا زیادہ مزا آتا ہے کہ ہیٹر کے قریب ؟

Silversand.
17-03-2010, 09:06 PM
جرار ان کا جواب آدھے گھنٹے میں گھر پہنچ کر

اتنے میں تم اور سوال سوچ لو
ٹھیک ہے ناں

او کے باس۔ خیر سے جاو ۔ فی امان اللہ

Gul Rehna
17-03-2010, 09:45 PM
اچھا دی آج گھر پر ہوں آپ کا ہی دماغ کھاوں گا۔ کچھ اور سوال ۔

ہاہاہا ضرور کیوں نہیں

میرے سگنیچر میں جو ایک چھوٹا سا بے بی الٹ پھلٹ رہا ہے اسے دیکھ کر کیا خیال آتا ہے؟

یہی کہ جرار ایسا ہی ہوا گا

ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ میں سے کوئی ایک چیز پسند کریں تو کیا؟

لیپ ٹاپ کیونکہ اس کو گلے میں لٹکانے کا چانس بن سکتا ہے ناں

گھڑی باندھتی ہیں ہاتھ پر؟ اگر نہیں تو ٹائم کیسے دیکھتی ہیں۔ اور کیا بار بار وقت دیکھنے کی عادت ہے؟

نہیں گھڑی نہیں باندھتی، بس ٹائم بار بار دیکھنے کی عادت نہیں ہے ناں اور جب دیکھنا ہوتا ہے تو موبائل زندہ باد

شولڈر بیگ میں کیا کیا گھسایا ہوتا ہے؟

دنیا جہاں کا گند میرے بیگ میں ہوتا ہے

آئسکریم بیڈ میں بیٹھ کر کھانے کا زیادہ مزا آتا ہے کہ ہیٹر کے قریب ؟

ہاہاہاہاہاہاہاہا
ہاہاہاہاہاہاہا

ہیٹر کے پاس بیٹھ کر اور کمبل میں گھس کر

Silversand.
17-03-2010, 09:54 PM
اپنے سے زیادہ کوئی خوبصورت عورت دکھے تو جیلسی محسوس کرتی ہیں کہ دل سے تعریف کر دیتی ہیں؟

ساجد بھائی کے ساتھ ہوں تو دوسری عورتوں کے فیشن اور ڈریسنگ ڈسکس کرتی ہیں کہ نہیں؟

دن کا کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟

آپ کچن میں ہوں کوئی کمرے سے آواز دے تو وہیں سے جواب دے کر پوچھ لیتی ہیں کہ کمرے میں یا اس شخص کے پاس جا کر؟

ماں جی آپ کو کیسے ڈانٹتی ہیں؟

ماں جی کو آپ کی کون سی عادت شدید نہ پسند ہے؟

کون سی ایسی بات ہے جو آپ چاہ کر بھی نہیں کر پاتیں؟

روزمرہ کے کاموں میں کون سا کام شدید نا پسند ہے؟

Gul Rehna
17-03-2010, 10:57 PM
اپنے سے زیادہ کوئی خوبصورت عورت دکھے تو جیلسی محسوس کرتی ہیں کہ دل سے تعریف کر دیتی ہیں؟

بالکل بھی جیلسی محسوس نہیں ہوتی جی، ہمیشہ دل سے تعریف کرتی ہوں

ساجد بھائی کے ساتھ ہوں تو دوسری عورتوں کے فیشن اور ڈریسنگ ڈسکس کرتی ہیں کہ نہیں؟

بالکل بھی نہیں کرتی۔ میرے خیال میں یہ اچھی بات نہیں ہوتی

دن کا کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟

صبح سویرے کا یا شام کا

آپ کچن میں ہوں کوئی کمرے سے آواز دے تو وہیں سے جواب دے کر پوچھ لیتی ہیں کہ کمرے میں یا اس شخص کے پاس جا کر؟

موسٹلی وہی سے پوچھ لیتی ہوں

ماں جی آپ کو کیسے ڈانٹتی ہیں؟

اکثر ڈانٹتی ہیں اور آج کل جوتی سے بھی کام لیتی ہیں

ماں جی کو آپ کی کون سی عادت شدید نہ پسند ہے؟

میرا ہر وقت فون اور نیٹ یوز کرنا

کون سی ایسی بات ہے جو آپ چاہ کر بھی نہیں کر پاتیں؟

کسی کو پلٹ کر جواب نہیں دے سکتی جب کہ اکثر دل کرتا ہے یہ کام کرنے کو

روزمرہ کے کاموں میں کون سا کام شدید نا پسند ہے؟

برتنوں کا ڈھیر دھونا اور استری کرنا

Khuloos
17-03-2010, 11:38 PM
آہم۔ ۔ رعنا جی۔ ۔ ! ذرا یہ بتائیں کہ۔ ۔ ۔ جب کچن سے کام کرکے نکلتی ہیں آپ۔ ۔ ۔ تو کس جنگ عظیم کے بعد والا حال پیش کررہا ہوتا ہے کچن آپ کا؟۔ ۔ ۔
تصور کریں۔ ۔ ۔ اپنےپاکستان میں ہیں خیر سے۔ ۔ ۔ ادھر گردن پر مچھر کاٹ رہا ہو۔ ۔ ۔ اور سر میں جوئیں۔ ۔ ۔ سب سے پہلے دفاعی اقدام۔ ۔ کس کے خلاف کریں گی آپ؟۔ ۔
آپ کم کنجوس ہیں یا زیادہ؟۔ ۔ ۔
تین دن کہیں بند رہنے کے لیے ان میں سے کس کا انتخاب کریں گی
1:لائبریری
2:خواتین کے کپڑوں، زیورات میک اپ وغیرہ کی کسی دکان میں

Gul Rehna
18-03-2010, 01:43 PM
آہم۔ ۔ رعنا جی۔ ۔ ! ذرا یہ بتائیں کہ۔ ۔ ۔ جب کچن سے کام کرکے نکلتی ہیں آپ۔ ۔ ۔ تو کس جنگ عظیم کے بعد والا حال پیش کررہا ہوتا ہے کچن آپ کا؟۔ ۔ ۔
نارملی تو کچن کو بالکل صاف ستھرا کر کے نکلتی ہوں۔۔ بہت کم ہوتا ہے کہ کچن کو اس کے حال پر ایسے ہی چھوڑ کر نکل جاؤں۔ اب جیسے کل میرے ساتھ ہوا فش بنانے کو رکھی اور ساتھ میں بھائی سے بات کر رہی تھی فون پر اور باتوں میں بھول گئی جب یاد آیا تو کچن میں جا کر دیکھا تووہ اچھی خاصی جل چکی تھی ، پین کو اٹھا کر دوسری طرف رکھنے کی کوشش میں وہ نیچے گرا، سای فش زمین پر اور مجھے غصہ اور رونا ایک ساتھ آ رہا تھا۔ ایک تو کھانا جل گیا اور دوسرا کچن بھی گندہ ہوا۔۔ سو پہلے وہ سب صاف کیا اور پھر نئے سرے سے کھانا پکایا

تصور کریں۔ ۔ ۔ اپنےپاکستان میں ہیں خیر سے۔ ۔ ۔ ادھر گردن پر مچھر کاٹ رہا ہو۔ ۔ ۔ اور سر میں جوئیں۔ ۔ ۔ سب سے پہلے دفاعی اقدام۔ ۔ کس کے خلاف کریں گی آپ؟۔ ۔

اففففففففف توبہ خلوص بی بی
اچھا پہلے مچھر کو ٹھیک کروں گی، جوؤؤں کے لیے تو کسی اور سے رجوع کرنا ہو گا ناں ہاہاہاہاہاہاہا

آپ کم کنجوس ہیں یا زیادہ؟۔ ۔ ۔

کنجوس نہیں اچھی خآصی کفایت شعار ہوں

تین دن کہیں بند رہنے کے لیے ان میں سے کس کا انتخاب کریں گی
1:لائبریری
2:خواتین کے کپڑوں، زیورات میک اپ وغیرہ کی کسی دکان میں

اففففف آف کورس لائیبریری میں

کپڑوں کی شاپنگ آبھی تک میری بہنیں یا امی ہی کرتی ہیں اور زیورات اور میک اپ کی مجھ سے بنتی نہیں

KishTaj
18-03-2010, 04:12 PM
نئی مما لانے کی دھمکی دینا والی بات آپ کو اچھی لگتی ہے کیوں کیوں وہ کیوں
اور کوئی بات نہیں جرار سے ریلیٹڈ جواب نہیں دینا چاہ رہی تو ٹینشن نوٹ
اور وٹ کس کو ڈالا تھا
السلامُ علیکم
مون آپی کیسی ہیں آپ
معذرت کے ساتھ ایک عرض ہے ،۔۔کیا یہ ووٹ والا سوال کرنا ضروری ہے?
مجھے اکثر ڈر لگتا ہے کہ ایسے کسی جواب کے بعد کوئی لمبی بحث نا چھڑجائے۔
امید ہے آپ ناراض نہیں ہونگی۔
شکریہ

Saahil
18-03-2010, 05:27 PM
آپ کم کنجوس ہیں یا زیادہ؟۔ ۔ ۔

کنجوس نہیں اچھی خآصی کفایت شعار ہوں

::)ہمممممممم آپیااا۔۔۔۔۔
;)کوئی یقین نہیں کرے گا ویسے ۔۔۔۔
اچھا ساحل کو پوائنٹس دے کر
:)کہ اپنی کفایت شعاری کو ثابت کریں ۔۔۔۔
;d;dکیساااااا۔۔۔۔۔۔

Gul Rehna
18-03-2010, 05:39 PM
::)ہمممممممم آپیااا۔۔۔۔۔
;)کوئی یقین نہیں کرے گا ویسے ۔۔۔۔
اچھا ساحل کو پوائنٹس دے کر
:)کہ اپنی کفایت شعاری کو ثابت کریں ۔۔۔۔
;dکیساااااا۔۔۔۔۔۔

میں نے فضول خرچ نہیں کہا ساحل کے بچے
کفایت شعار کہا ہے;d

fiza_chillimilli
18-03-2010, 06:10 PM
السلام علیکم!

چند سوالات میری طرف سے

اگر آپ کو سزا دینی ھو تو?

لڑکے اور لڑکیوں کی پسندیدہ اور ناپسندیدہ عاد ات?

زندگی کب خوبصورت لگی اور کب بدصورت?

ماں کیا ھے?

کون سا ملک بہت پسند ھے اور کون سا ناپسند?

آپ اچھی بہو ہیں یا ۔۔۔۔۔?

اپنے ہسبنڈ کی پسندیدہ عادت اور نا پسندیدہ بھی?

کبھی جھوٹ بولا? اگر ہاں تو کب?

کیا آپ سٹریٹ فارورڈ ھو?

کسی کو دعا دینی ھو تو کیا کہتی ہیں? (کیا الفاظ استعمال کرتی ہیں?)

دنیا میں سب سے پیارا رشتہ? وجہ?

Gul Rehna
18-03-2010, 07:58 PM
السلام علیکم!

وعلیکم السلام

چند سوالات میری طرف سے

ضرور بہنا جی

اگر آپ کو سزا دینی ھو تو?

مجھ سے میرا لیپ ٹاپ چھین لو

لڑکے اور لڑکیوں کی پسندیدہ اور ناپسندیدہ عادات?

مجھے تکبر پسند نہیں چاہے لڑکوں میں ہو یا لڑکیوں میں۔
اور پسندیدہ عادات یہی ہیں کہ سلجھے ہوئے اخلاق کے مالک ہوں
بات کرنے کی تمیز ہو

زندگی کب خوبصورت لگی اور کب بدصورت?

خوبصورت جب میرا بیٹا میری زندگی میں آیا
اور بدصورت جب میں نے اپنے بابا کو کھویا

ماں کیا ھے?

ماواں ٹھنڈیاں چھاواں۔۔۔
لفظوں میں*ماں کی تعریف کی ہی نہیں جا سکتی

کون سا ملک بہت پسند ھے اور کون سا ناپسند?

پاکستان پسند ہے اور یوکے ناپسند

آپ اچھی بہو ہیں یا ۔۔۔۔۔?

میرے خیال میں ایک اچھی بہو ہوں

اپنے ہسبنڈ کی پسندیدہ عادت اور نا پسندیدہ بھی?

اچھی عادت بہت زیادہ اندرسٹینڈنگ ہیں
بری عادت بہت ہی زیادہ کم گو ہیں

کبھی جھوٹ بولا? اگر ہاں تو کب?

یقیناً بولا ہو گا لیکن میرے جھوٹ خاصے بےضرر سے ہوتے ہیں
اور بعد میں سچ بھی بتا دیتی ہوں
جیسے کل کھانا جلایا، پہلے ساجد کو کہا کہ لیٹ پکانا اسٹارٹ کیا تھا اور بعد میں خود ہی بتا دیا کہ پہلے جلایا اور پھر گرایا اور اس کے بعد نئے سرے سے پکایا

کیا آپ سٹریٹ فارورڈ ھو?

ہاں موسٹلی

کسی کو دعا دینی ھو تو کیا کہتی ہیں? (کیا الفاظ استعمال کرتی ہیں?)

ہمیشہ خوش رہو

دنیا میں سب سے پیارا رشتہ? وجہ?

ماں اور اولاد کا کیونکہ اس میں کوئی لالچ نہیں

Gul Rehna
19-03-2010, 04:47 PM
السلامُ علیکم
مانو مجھے بھی بہت اچھا لگ رہا ہےیہ گل آپا کا انٹرویو

تمہین پتا ہے ، جب میں نے گل آپا سے انٹرویو کی فرمائش کی تھی نا تو کہ رہی تھیں کہ کیا انترویو دوں سب کچھ ہی تو جانتے ہو تم لوگ میرے بارے میں ۔۔۔۔
بھلا بتاؤ اتنا پیارا انٹرویو مِس کروادینا تھا انہوں نے تو ہمارا ;d
اور تم بھی مجھے تھینک کرو اس کے لیئے کہ میں نے انکا انٹرویو شروع کیا:p:p

شکریہ گل آپی :)
آپ سے کچھ مزید سوالات کروں گی بعد میں ، فی الحال کوچنگ جارہی ہوں۔
اللہ حافظ
وعلیکم السلام
کش مش شکریہ سویٹ بہنا
کہ تم لوگوں کو اتنا سادہ سا انٹرویو بھی اتنا اچھا لگ رہا ہے
اور ویسے بھی تم کہو اور میں نہ مانوں ایسے بھی حالات نہیں ہیں بہنا جی

تم خیر سے جاؤ اور خیر سے واپس آؤ اپنے سوالوں کے ٹوکرے سمیت
آئم ویٹنگ

Silversand.
19-03-2010, 05:19 PM
میں پھر آ گیا۔;)

اچھا یہ بتائیں کہ کوئی زبردستی آپ کو کھیلوں کی خبریں سنا رہا ہو اور آپ کا ذرا دل نہ کرے تو سُن لیتی ہیں ، یا منع کر دیتی ہیں؟

کوئی نان فیورٹ گانا لگا ہو ، یا بات ہو رہی ہو اور آپ اٹھ نہ سکیں محفل سے تو صبر کرتی ہیں؟ یا بُرے بُرے منہ بناتی ہیں؟

داود جب بہتتتتتتت ستاتا ہے تو اسے ڈانٹ کے رونے بیٹھ جاتی ہیں؟ کہ رعب قائم رکھنے کو سخت چہرہ بنائے رکھتی ہیں؟

کھانا جل جائے تو دل میں کیا خیال آتا ہے؟ چلو یہ تو روز کی بات ہے؟ یا ، او ہو آج پھر جل گیا؟

کھانا جل جانے کی صورت میں فوری طور پر کیا کرتی ہیں؟

ہفتے میں کتنے دن کھانا جلاتی ہیں؟

ساجد بھائی کو جب معلوم پڑتا ہے کہ آج پھر آپ نے کھانا جلا دیا تو وہ کیسے ری ایکٹ کرتے ہیں؟

انگریزی حروف تہجی میں کون سا حرف پسند ہے؟

اردو حروف تہجی میں کون سا حرف پسند ہے؟

کون سا سبجیکٹ بہت اچھا لگتا تھا؟

کس سبجیکٹ میں آپ سب سے ویک تھیں؟

ہوم ورک کرنا کیسا لگتا تھا؟

کون سی سزا بہت بُری لگتی تھی؟

ابھی بس اتنا ہی باقی بعد میں۔:cool:

Gul Rehna
19-03-2010, 05:38 PM
اچھا یہ بتائیں کہ کوئی زبردستی آپ کو کھیلوں کی خبریں سنا رہا ہو اور آپ کا ذرا دل نہ کرے تو سُن لیتی ہیں ، یا منع کر دیتی ہیں؟

یہ اکثر ہوتا ہے، ساجد فٹ بال دیکھ رہے ہوں تو مجھے کہا جاتا ہے کہ تم بھی ساتھ دیکھو اور مجھے تو چڑ ہے فٹ بال سے اس لیے میں ایسے ایسے کمنٹس کرتی ہوں جیسا کہ اس نے یہاں سے کیوں کک کیا بال کو یا اس فٹ بالر کے بال بہت اچھے لگ رہے ہیں وغیرہ وغیرہ تو پھر تنگ آ کر مجھے ہی روم سے نکال دیا جاتا ہے اور میں اللہ کا شکر ادا کرتے وہئے اپنا لیپ ٹاپ آن کر کے بیٹھ جاتی ہوں

کوئی نان فیورٹ گانا لگا ہو ، یا بات ہو رہی ہو اور آپ اٹھ نہ سکیں محفل سے تو صبر کرتی ہیں؟ یا بُرے بُرے منہ بناتی ہیں؟

برے برے منہ بناتی ہوں تاکہ اگلے بندے کو اندازہ ہو جائے

داود جب بہتتتتتتت ستاتا ہے تو اسے ڈانٹ کے رونے بیٹھ جاتی ہیں؟ کہ رعب قائم رکھنے کو سخت چہرہ بنائے رکھتی ہیں؟

جی بالکل رونے بیٹھ جاتی ہوں اور پھر تھوڑی دیر بعد پیار بھی کرتی ہوں کہ کیا ہوا میرے شونے پتر کو، تم ماما کی باتیں مانا کرو تو ماما نہ ڈانٹیں

کھانا جل جائے تو دل میں کیا خیال آتا ہے؟ چلو یہ تو روز کی بات ہے؟ یا ، او ہو آج پھر جل گیا؟

ہاہاہاہاہا اوہو آج پھر جل گیا والا حال ہوتا ہے

کھانا جل جانے کی صورت میں فوری طور پر کیا کرتی ہیں؟

کوشش کرتی ہوں کہ اسی کو ٹھیک کر لوں اور اگر ٹھیک نہ ہو سکے تو ساجد کے آنے سے پہلے جلدی جلدی کچھ اور پکا لوں اتکہ ان کی ڈانٹ سے بچا جا سکے لیکن ان کا ایک عدد جاسوس ساری خبریں پہنچا دیتا ہے یا پھر مجھے ہی چین نہیں آتا جب تک بتا نہ دوں کہ آج کیا کارنامہ سرانجام دیا ہے

ہفتے میں کتنے دن کھانا جلاتی ہیں؟

دو سے تین دن جل ہی جاتا ہے
لیکن کھانے کے قابل ہوتا ہے;d;d;d

ساجد بھائی کو جب معلوم پڑتا ہے کہ آج پھر آپ نے کھانا جلا دیا تو وہ کیسے ری ایکٹ کرتے ہیں؟

بس سر ہلا دیتے ہیں کہ کوئی نئی بات بتاؤ

انگریزی حروف تہجی میں کون سا حرف پسند ہے؟

سب ہی

اردو حروف تہجی میں کون سا حرف پسند ہے؟

سب ہی

کون سا سبجیکٹ بہت اچھا لگتا تھا؟

اردو

کس سبجیکٹ میں آپ سب سے ویک تھیں؟

میتھس بس 33 نمبر لے کر پاس ہوا کرتی تھی

ہوم ورک کرنا کیسا لگتا تھا؟

بہت اچھا

کون سی سزا بہت بُری لگتی تھی؟

جب سزا کے طور پر عمرو عیار کی اور ٹارزن والی کہانیاں لے لی جاتیں تھیں تو بس برا حال ہوتا تھا

Silversand.
19-03-2010, 05:49 PM
موبائل زیادہ تر کس ہاتھ میں پکڑتی ہیں؟

ون اردو کے مسیج باکس کی کون سی اسمائل زیادہ پسند ہے؟

گاڑی کا کون سا کلر پسند ہے؟

درختوں پر پتوں کا کون سا رنگ پسند ہے؟

انار کیسا پھل لگتا ہے؟ ;)

ایک انار سو بیمار ، کسے کہتے ہیں؟ ;d

کیوی کھانے کا آسان ترین طریقہ کیا ہے؟

کچن میں کام کرتے ہوئے کچن پیپر استعمال کرتی ہیں؟ کہ کوئی ٹاول ،کپڑا وغیرہ؟

ون اردو کی پرانی سائٹ پسند تھی ، کہ نئی والی پسند ہے؟

کوئی آپ پر بے حد غصہ کرے تو کیا کرتی ہیں؟

برف باری کا موسم کیسا لگتا ہے؟

بارش کیسی لگتی ہے؟

بادلوں کے گرجنے سے ڈرتی ہیں؟

سب سے زیادہ خوف کس بات ، چیز سے محسوس ہوتا ہے؟

Gul Rehna
19-03-2010, 06:12 PM
موبائل زیادہ تر کس ہاتھ میں پکڑتی ہیں؟

رائیٹ ہاتھ میں

ون اردو کے مسیج باکس کی کون سی اسمائل زیادہ پسند ہے؟

گرین سیڈی والی
سو کیوٹ ناں:(

گاڑی کا کون سا کلر پسند ہے؟

بلیک

درختوں پر پتوں کا کون سا رنگ پسند ہے؟

جب وہ زرد ہو جاتے ہیں

انار کیسا پھل لگتا ہے؟

جی جی بہت اچھا اور سوئیٹ سا پھل ہے
پہلے بہت کھاتی تھی لیکن اب دیکھ کر ہنسی آ جاتی ہے
تمہیں پتا ہےناں کیوں;)

ایک انار سو بیمار ، کسے کہتے ہیں؟ ;d

جرار کے بچے سدھر جاؤ

کیوی کھانے کا آسان ترین طریقہ کیا ہے؟

ہاہاہاہاہا
جو تمہیں بتایا تھا
درمیان میں سے کاٹو اور پھر اسپون کے ساتھ آرام سے بیٹھ کر کھاؤ

کچن میں کام کرتے ہوئے کچن پیپر استعمال کرتی ہیں؟ کہ کوئی ٹاول ،کپڑا وغیرہ؟

کچن پیپر

ون اردو کی پرانی سائٹ پسند تھی ، کہ نئی والی پسند ہے؟

پہلے وہ اچھی لگتی تھی اور اب یہ والی۔۔ شاید انسان عادی ہو جاتا ہے ناں

کوئی آپ پر بے حد غصہ کرے تو کیا کرتی ہیں؟

رونا اسٹارٹ جی
ایز آلویز

برف باری کا موسم کیسا لگتا ہے؟

بہتتتت ذبردست بس جاب پر نہ جانا ہو

بارش کیسی لگتی ہے؟

کون سی والی

بادلوں کے گرجنے سے ڈرتی ہیں؟

بہت

سب سے زیادہ خوف کس بات ، چیز سے محسوس ہوتا ہے؟

کبھی کبھی اپنے آپ سے ڈرنے لگتی ہوں
اور بہت ہی زیادہ جیسے میں کچھ بہت غلط کر جاؤں گی اور ریگریٹ کرنے کا موقع بھی نہیں ملے گا

Silversand.
19-03-2010, 06:25 PM
زندگی آپ کو دو وشز دے ۔ تو کیا مانگیں گی؟

میں سدھر جاوں تو آپ کو کیسا لگوں گا؟

میں آپ کو سنجیدہ کیسا لگتا ہوں؟

بھوت ٹھیک ہوں ، کہ انسان بن جاوں؟

اپنے لیے ایک ٹائٹل چوز کریں تو کیا کریں گی؟

اردو ، انگلش ، پنجابی اور میر پوری کے علاوہ کون سی زبان ایسی ہے جو آپ کو اٹریکٹ کرتی ہے۔ چاہے بولنی ،پڑھنی آئے یا نہیں ۔؟

کھانا کھاتے ہوئے باتیں کرتی ہیں کہ خاموشی سے کھاتی ہیں؟

سنجیدہ باتیں پسند ہیں ، کہ ہلکی پھلکی مزاح سے بھرپور ۔؟

نظر کی عینک لگاتی ہیں؟

کیسی لگتی ہے آپ کو خود کو عینک ؟ سوٹ کرتی ہے؟آپ کے خیال میں۔

Gul Rehna
19-03-2010, 07:34 PM
زندگی آپ کو دو وشز دے ۔ تو کیا مانگیں گی؟

پتا نہیں شاید کنفیوز ہو جاؤں کہ کیا مانگوں اور تب تک ٹائم ہی گزر جائے

میں سدھر جاوں تو آپ کو کیسا لگوں گا؟

ہممم شاید اچھا نہیں ، ایسے ہی ٹھیک ہو

میں آپ کو سنجیدہ کیسا لگتا ہوں؟

ہممممممم جرار نہیں لگتے تب

بھوت ٹھیک ہوں ، کہ انسان بن جاوں؟

بھوت ہی چنگے ہو جی

اپنے لیے ایک ٹائٹل چوز کریں تو کیا کریں گی؟

ہاہاہاہا
وہی جو تم دیتے ہو
روندو

اردو ، انگلش ، پنجابی اور میر پوری کے علاوہ کون سی زبان ایسی ہے جو آپ کو اٹریکٹ کرتی ہے۔ چاہے بولنی ،پڑھنی آئے یا نہیں ۔؟

اعربک

کھانا کھاتے ہوئے باتیں کرتی ہیں کہ خاموشی سے کھاتی ہیں؟

خاموشی سے کھاتی ہوں

سنجیدہ باتیں پسند ہیں ، کہ ہلکی پھلکی مزاح سے بھرپور ۔؟

موڈ پر ڈیپنڈ کرتا ہے
کبھی سنجیدہ اور کبھی ہلکی پھلکی گفتگو اچھی لگتی ہے

نظر کی عینک لگاتی ہیں؟

آہو جی

کیسی لگتی ہے آپ کو خود کو عینک ؟ سوٹ کرتی ہے؟آپ کے خیال میں۔

ہاہاہاہا زیادہ سمجھدار لگتی ہوں

Khuloos
19-03-2010, 08:27 PM
خشک میووں میں کیا پسند ہے؟۔ ۔ ۔
اخروٹ کیسے توڑ کرکھاتی ہیں؟۔ ۔دانت سے یا؟۔ ۔ ۔

بی اے اور پھر ڈپلومہ ان بزنس اسٹڈیز
اخبار اب تو پڑھتی ہی نہیں ہوں
چھوٹی تھی تو تو بس بچوں کی کہانیوں والے صفحات پڑھا کرتی تھی
اچھـــــااا۔ ۔ ۔ ۔ اور یہ۔ ۔ بزنس ڈپلومہ آزمایا کہاں رعنا جی؟۔ ۔ ۔ پوائنٹ اکٹھے کرنے میں؟۔۔ ۔ ۔
اب کیوں نہیں پڑھتیں رعنا جی؟۔ ۔ کیا بڑی ہوگئیں آپ کے خیال میں آپ؟۔ ۔ بچوں کا صفحہ تو اب بھی نہیں آتا؟۔ ۔ ۔

Khuloos
19-03-2010, 08:46 PM
گرما گرم آئس کریم۔ ۔ اور ٹھنڈی ٹھار چائے ۔ ۔ ۔ آپ کیا لیں گی رعنا جی؟۔ ۔ ۔
کیا آپ گڑیوں سے کھیلتی تھیں بچپن میں؟۔ ۔ ۔ یا کون سے کھیل کھیلتی تھیں پھر؟۔ ۔ ۔

دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟
ویسے تو بہت سے فرینڈز ہیں میرے لیکن بہت ہی قریبی دوست شاید بس ایک ہی ہے

کوشش بہت کرتی ہوں لیکن کوئی رعب میں نہیں آتا

پہلے بہت بحث کرتی تھی لیکن اب چپ ہو جاتی ہوں
اس کا جواب تو۔ ۔ رہ نہیں گیا جی؟۔ ۔ ۔ ؟؟؟
اچھا ویسے۔ ۔ آپ کسی کے رعب میں آجاتی ہیں؟۔ ۔ یا تھیں؟۔۔ تو کس کے؟۔ ۔ ۔

کیا سوچ کر رعنا جی!۔ ۔ خاموش ہوجاتی ہیں اب؟۔ ۔ ۔

Abdul Malik
19-03-2010, 11:19 PM
نائس جی جاری رکھیں پوچھنے والے بھی اور بتانے والے بھی

میرے پوچھنے کو تو کچھ باقی ہی نہیں بچا
:(:(

اب پرخلوص بہن کی طرح جوابات میں سے سوالات نکالنا بھی تو ہر کسی
~~کے بس کی بات نہیں نا

Khuloos
19-03-2010, 11:55 PM
نائس جی جاری رکھیں پوچھنے والے بھی اور بتانے والے بھی

میرے پوچھنے کو تو کچھ باقی ہی نہیں بچا
:(:(

اب پرخلوص بہن کی طرح جوابات میں سے سوالات نکالنا بھی تو ہر کسی
~~کے بس کی بات نہیں نا
کیوں نہیں بچا کچھ پوچھنے کو بھلا۔ ۔ ۔ ۔ نہیں تو یہی پوچھ لیں کہ۔ ۔ ۔ پہلی بار کیا بات ہوئی تھی۔ ۔ ۔ اور کب ہوئی تھی۔ ۔ ۔اور کہاں ہوئی تھی۔ ۔ ۔ اور کیا تاثر لیا تھا۔ ۔ ۔ اگر نہیں یاد تو۔ ۔ پھر کس سے پہلی ملاقات یاد ہے۔ ۔ اور اسی سے کیوں یاد ہے؟۔ ۔ ۔ کیا وہ زیادہ سگے ہیں۔ ۔ ۔ یا میں زیادہ سوتیلا ہوں۔ ۔ وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔ ۔ ۔

Khuloos
19-03-2010, 11:59 PM
اچھا جی۔ ۔ تو رعنا جی۔ ۔ !کسی دعوت میں۔ ۔ کھانے کی مینیو کون ترتیب دیتا ہے؟۔ ۔ آپ یاساجد بھائی؟۔ ۔ ۔ یا مل کر؟۔ ۔
کسی خاص تقریب یا دعوت کے لیے۔ ۔ کون سی ڈش ضرور رکھتی ہیں؟۔ ۔ ۔
مردوں کو گھر کے کام میں ہاتھ بٹانا چاہیے؟۔ ۔ ۔ کتنا؟۔ ۔ ۔
کیا ساجد بھائی ہاتھ بٹاتے ہیں آپ کا؟۔ ۔ اور کیا داؤد کو سکھائیں گی کہ تھوڑا بہت وہ بھی ہاتھ بٹایا کرے آپ کی مستقبل کی بہو کا؟۔ ۔ ۔

Khuloos
20-03-2010, 12:04 AM
کس ناول کی کمپوزنگ میں مزہ آیا آپ کو۔ ۔ سب سےزیادہ؟۔ ۔ ۔ اور بور کس نے کیا زیادہ؟۔ ۔ ۔
پڑھ کر کمپوز کرتی ہیں؟۔ ۔ مطلب پڑھتی ہین ساتھ ساتھ کمپوز کرتے ہوئے ؟۔ ۔ ۔
کتنی بااصول ہیں؟۔ ۔ ۔ اور کتنا ہونا چاہیے آپ کے خیال میں؟۔ ۔ ۔
آپ کا اپنا وضح کردہ کوئی اصول؟۔ ۔ ۔ خود آپ کے لیے۔ ۔ اور کسی دوسرے کے لیے؟۔ ۔ ۔
کیا سمجھتی ہیں کہ۔ ۔ اصول عمل کرنے کے لیے ہوتے ہیں یا بس۔ ۔ کتابی باتیں؟۔ ۔ ۔
کس کے لیے اصولوں سے انحراف کرسکتی ہیں؟۔ ۔ ۔ کبھی کیا ویسے؟۔ ۔

Khuloos
20-03-2010, 12:06 AM
اچھا یہ بتائیں۔ ۔ ۔ داؤد کا نام کس نے رکھا تھا؟۔ ۔ ۔
آپ کا نام کس نے رکھا تھا ویسے؟۔ ۔ ۔ اور کیا تبدیل کرنا چآہیں گی اپنا نام؟۔ ۔ ۔
ویسے ہی کوئی اور نام جو پسند ہو آپ کو۔ ۔ اپنے لیے؟۔ ۔ ۔
پیار سے جیسے گھر میں نام رکھتے ہیں ۔ ۔ ۔ ایسے کوئی نام آپ کا؟۔ ۔ ۔ اور آپ اس طرح نام رکھتی ہیں ؟۔ ۔ ۔ اچھا لگتا ہے آپ کو یا۔ ۔ ۔ یہ کیا کہ نام بگاڑ دیا اچھا بھلا؟۔ ۔ ۔

fiza_chillimilli
20-03-2010, 12:06 AM
لڑکوں اور لڑکیوں کے پسندیدہ نام?

وہ کون سی عادتیں ہیں جو آپ میں ہیں، مگر دوسروں سے ان کے بارے میں سن کے غصہ آجاتا ھے۔?

پسندیدہ پھول اور ناپسندیدہ بھی?

کوئی دیرینہ خواہش?

کن پر ترس آتا ھے?

کن پر رشک آتا ھے?

گھر میں پسندیدہ جگہ اور ناپسندیدہ بھی?

کبھی لڑائی جھگڑا کیا? اگر ہاں تو ذرا حال احوال سنا دیجیئے۔

آپ کی نظر میں دنیا کا خوبصورت مرد?

آپ کی نظر میں دنیا کا بدصورت مرد?

آپ کی نظر میں دنیا کی خوبصورت عورت?

آپ کی نظر میں دنیا کی بدصورت عورت?

ویسے خوبصورتی اور بدصورتی کیا ہیں آپ کی نظر میں?

والدین کی کس نصیحت پر آج بھی عمل پیرا ہیں?

بیٹے کو کیا نصیحت کرتی ہیں?

کوئی پچھتاوا?

اپنی زندگی پر نظر ڈالتی ہیں تو کیا خیال آتا ھے?

کبھی ڈر لگا اور کب?

کھانا سادگی سے کھاتی ہیں یا مکمل اہتمام سے?

دسترخوان پر کیا نہ ھو تو کھانے کا مزا نہیں آتا?

پاکستان کی کس چیز کو مس کرتیں ہیں?

کیا آپ کی شادی دھوم دھام سے ھوئی تھی?

اپنی شادی کی کس رسم کو بہت انجوئے کیا?

اپنی شادی کے علاوہ کس کی شادی کو انجوئے کیا?

ہسبنڈ سے پہلا گفٹ کیا ملا?

آپ نے اپنے ہسبنڈ کو پہلا گفٹ کیا دیا?

Khuloos
20-03-2010, 12:09 AM
یادداشت کیسی ہیں رعنا جی آپ کی؟۔ ۔ ۔
پرانی باتیں۔ ۔ یاد رکھتی ہیں قصدا کوشش کرکے؟۔ ۔ ۔ یا یاد رہ جاتی ہیں خود ہی؟۔ ۔ ۔
رکھنی چاہئیں ویسے یاد؟۔ ۔ ۔
ماضی سے کیا سیکھا آپ نے اپنے؟۔ ۔ ۔ کچھ جو درست کیا ہو اپنے حال مستقبل کے لیے اس کے ذریعے؟۔ ۔ ۔

fiza_chillimilli
20-03-2010, 12:09 AM
سالگرہ مناتیں ہیں?

آئینہ دیکھ کر کیا سوچتی ہیں?

کون سا موسم پسند ھے?

کبھی شرارت کی? اگر ہاں تو کیا سزا ملی?

گھر میں آپ کا ھولڈ ھے یا آپ کے ہسبنڈ کی چلتی ھے?

پسندیدہ لطیفہ

پسندیدہ ڈرامہ

پسندیدہ کھیل

پسندیدہ مشغلہ

پسندیدہ کتاب

پسندیدہ سونگ

پسندیدہ ویب سائٹ

پسندیدہ رشتہ

پسندیدہ مشروب

پسندیدہ وقت

پسندیدہ رائٹر

روندو کا مطلب کیا?????

Khuloos
20-03-2010, 12:27 AM
کوئی عادت آپ کی۔ ۔ جو آپ نے ساجد بھائی کے لیے بدلی ہو؟۔ ۔ ۔ ان کے کہنے پر۔ ۔ یا خود محسوس کرکے؟۔ ۔ ۔
اور ساجد بھائی کوئی تبدیلی لائے ہوں اپ کے لیے؟۔ ۔ ۔ آپ کے کہنے پر یا خود سے؟۔ ۔ ۔

ٹیچر نے سب سے زیادہ کب مارا تھا۔؟
کبھی مار نہیں کھائی
ہیں کیوں جی؟۔ ۔ ۔ آپ تھیں ہی اتنی شریف اور اچھی بچی یا۔ ۔ ۔ میری کزن کی طرح۔ ۔ جھٹ رونا شروع کردیتی تھیں؟۔ ۔ ۔ اس لیے جان بچ جاتی تھی ۔ ۔ :P

Khuloos
20-03-2010, 12:47 AM
دو ٹیمیں بنائیں۔ ۔ اپنے جاننے والے ممبران کی۔ ۔ ۔ ایک میکے والوں کی۔ ۔ ۔ ایک سسرالی۔ ۔ ۔
سائٹ کے ایسے ممبران۔ ۔ ۔ جو آپ کو اصل زندگی میں کسی سے مماثل لگتے ہوں؟۔ ۔ ۔
اگر گھر پر ون اردو کھیلیں آپ۔ ۔ ۔ تو کس کو کیا بنائیں گی؟۔ ۔ ۔

Abdul Malik
20-03-2010, 01:05 AM
کیوں نہیں بچا کچھ پوچھنے کو بھلا۔ ۔ ۔ ۔ نہیں تو یہی پوچھ لیں کہ۔ ۔ ۔ پہلی بار کیا بات ہوئی تھی۔ ۔ ۔ اور کب ہوئی تھی۔ ۔ ۔اور کہاں ہوئی تھی۔ ۔ ۔ اور کیا تاثر لیا تھا۔ ۔ ۔ اگر نہیں یاد تو۔ ۔ پھر کس سے پہلی ملاقات یاد ہے۔ ۔ اور اسی سے کیوں یاد ہے؟۔ ۔ ۔ کیا وہ زیادہ سگے ہیں۔ ۔ ۔ یا میں زیادہ سوتیلا ہوں۔ ۔ وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔ ۔ ۔

سب کچھ آپ نے جو پوچھ لیا ??????، اب تو جو بچا تھا وہ بھی نہیں رہا:(:(

Khuloos
20-03-2010, 01:18 AM
لکھائی کیسی آپ کی رعنا جی؟۔ ۔ اردو کی اور انگلش کی ؟۔ ۔ ۔
کاپی وغیرہ سیدھا رکھ کر لکھتی ہیں۔ ۔ ترچھا کرکے؟۔ ۔ ۔
ایک دن میں۔ ۔ سب سے زیادہ صفحے کتنے کمپوز کیے آپ نے ؟۔ ۔ ۔

سب کچھ آپ نے جو پوچھ لیا ??????، اب تو جو بچا تھا وہ بھی نہیں رہا:(:(
خیر۔ ۔ بچا تو اب بھی کافی کچھ رہا۔ ۔ ۔ مگر یہ نقل کا حربہ اب کام نہیں آنے کا ادھر۔ ۔ ۔ ۔ :P

Khuloos
20-03-2010, 01:58 AM
نہیں، میرے میاں جی بناتے ہیں اور میں ان کی تعریف کرتی ہوں، میرا مطلب ان کے بجٹ کی
مطلب بجٹ کی۔ ۔ ۔ ساجد بھائی کی تعریف نہیں کرتیں کبھی؟۔ ۔ ۔ ان کے سامنے اگر کرتی ہیں تو کس بات پر؟۔ ۔ ۔

۔ ۔
نارملی تو کچن کو بالکل صاف ستھرا کر کے نکلتی ہوں۔۔ بہت کم ہوتا ہے کہ کچن کو اس کے حال پر ایسے ہی چھوڑ کر نکل جاؤں۔ اب جیسے کل میرے ساتھ ہوا فش بنانے کو رکھی اور ساتھ میں بھائی سے بات کر رہی تھی فون پر اور باتوں میں بھول گئی جب یاد آیا تو کچن میں جا کر دیکھا تووہ اچھی خاصی جل چکی تھی ، پین کو اٹھا کر دوسری طرف رکھنے کی کوشش میں وہ نیچے گرا، سای فش زمین پر اور مجھے غصہ اور رونا ایک ساتھ آ رہا تھا۔ ایک تو کھانا جل گیا اور دوسرا کچن بھی گندہ ہوا۔۔ سو پہلے وہ سب صاف کیا اور پھر نئے سرے سے کھانا پکایا

کپڑوں کی شاپنگ آبھی تک میری بہنیں یا امی ہی کرتی ہیں اور زیورات اور میک اپ کی مجھ سے بنتی نہیںاوہو۔ ۔ اچھا رعنا جی۔ ۔ ! کسی دن جب کھانا نہ جلے۔ ۔ ۔ تو ساجد بھائی کا ردعمل کیا ہوتا ہے؟۔ ۔ ۔
آپ کو پسند آجاتا ہے دوسروں کا لایا ہوا سامان؟۔ ۔ ۔

Gul Rehna
20-03-2010, 02:59 AM
خشک میووں میں کیا پسند ہے؟۔ ۔ ۔
اخروٹ کیسے توڑ کرکھاتی ہیں؟۔ ۔دانت سے یا؟۔ ۔ ۔
اچھـــــااا۔ ۔ ۔ ۔ اور یہ۔ ۔ بزنس ڈپلومہ آزمایا کہاں رعنا جی؟۔ ۔ ۔ پوائنٹ اکٹھے کرنے میں؟۔۔ ۔ ۔
اب کیوں نہیں پڑھتیں رعنا جی؟۔ ۔ کیا بڑی ہوگئیں آپ کے خیال میں آپ؟۔ ۔ بچوں کا صفحہ تو اب بھی نہیں آتا؟۔ ۔ ۔

چلغوزے

ہمیشہ دانت سے توڑنے کی کوشش کرتی ہوں پہلے لیکن پھر تھک ہار کر چھوڑ دیتی ہوں

بزنس ڈپلومہ کہیں بھی نہیں آزمایا، ویسے آج کل بڑا کام آرہا ہے جی، آہو جی بالکل صحیح سمجھی پوائنٹس اکٹھے کرنے میں۔۔

اب بس دل ہی نہیں کرتا، ہاں جی میرے خیال میں تو بڑی ہو گئی ہوں
کتنا عرصہ گزر گیا اخبار ہی نہیں دیکھا پتا نہیں آتا ہے یا نہیں

Gul Rehna
20-03-2010, 03:07 AM
گرما گرم آئس کریم۔ ۔ اور ٹھنڈی ٹھار چائے ۔ ۔ ۔ آپ کیا لیں گی رعنا جی؟۔ ۔ ۔
کیا آپ گڑیوں سے کھیلتی تھیں بچپن میں؟۔ ۔ ۔ یا کون سے کھیل کھیلتی تھیں پھر؟۔ ۔ ۔
اس کا جواب تو۔ ۔ رہ نہیں گیا جی؟۔ ۔ ۔ ؟؟؟
اچھا ویسے۔ ۔ آپ کسی کے رعب میں آجاتی ہیں؟۔ ۔ یا تھیں؟۔۔ تو کس کے؟۔ ۔ ۔

کیا سوچ کر رعنا جی!۔ ۔ خاموش ہوجاتی ہیں اب؟۔ ۔ ۔

ٹھنڈی ٹھار چائے چلے گی جی

نہیں مٹی کے برتن بنایا کرتے تھے اور پھر ان سے کھیلا کرتی تھی۔

دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟

اچھا اخلاق اور بات کرنے کا انداز

پہلے نہیں آتی تھی لیکن اب میاں جی کے رعب میں آجاتی ہوں
کیونکہ وہ کم ہی رعب ڈالتے ہیں لیکن جب ڈالتے ہیں تو بس۔۔۔۔۔

عقلمندی کا تقاضا ہے کہ خاموش ہو جایا کروں

Gul Rehna
20-03-2010, 03:08 AM
نائس جی جاری رکھیں پوچھنے والے بھی اور بتانے والے بھی

میرے پوچھنے کو تو کچھ باقی ہی نہیں بچا
:(:(

اب پرخلوص بہن کی طرح جوابات میں سے سوالات نکالنا بھی تو ہر کسی
~~کے بس کی بات نہیں نا
شکریہ بھائی

آپ کو انٹرویو پسند آیا

Gul Rehna
20-03-2010, 03:14 AM
اچھا جی۔ ۔ تو رعنا جی۔ ۔ !کسی دعوت میں۔ ۔ کھانے کی مینیو کون ترتیب دیتا ہے؟۔ ۔ آپ یاساجد بھائی؟۔ ۔ ۔ یا مل کر؟۔ ۔
کسی خاص تقریب یا دعوت کے لیے۔ ۔ کون سی ڈش ضرور رکھتی ہیں؟۔ ۔ ۔
مردوں کو گھر کے کام میں ہاتھ بٹانا چاہیے؟۔ ۔ ۔ کتنا؟۔ ۔ ۔
کیا ساجد بھائی ہاتھ بٹاتے ہیں آپ کا؟۔ ۔ اور کیا داؤد کو سکھائیں گی کہ تھوڑا بہت وہ بھی ہاتھ بٹایا کرے آپ کی مستقبل کی بہو کا؟۔ ۔ ۔

کھانے کا مینیو میں ہی بناتی ہوں اگر دعوت کے لیے ہو تو۔

بریانی اور چکن وننگز

بالکل بٹانا چاہیے، جتنا بھی وہ کر سکیں
ساجد بھی کرتے ہیں داود کی حد تک لیکن کچن میں بہت کم
بالکل داود کو ابھی بھی ساتھ کرواتی ہوں کہ اپنی پلیٹ خود دھو کو آئے، کھانا ٹیبل پر سیٹ کرتا ہے وغیرہ
اور بالکل چاہوں گی کہ میری بہو (کتنا اچھا لگ رہا ہے ناں) کا ہاتھ بٹائے

Abdul Malik
20-03-2010, 03:21 AM
کیوں نہیں بچا کچھ پوچھنے کو بھلا۔ ۔ ۔ ۔ نہیں تو یہی پوچھ لیں کہ۔ ۔ ۔ پہلی بار کیا بات ہوئی تھی۔ ۔ ۔ اور کب ہوئی تھی۔ ۔ ۔اور کہاں ہوئی تھی۔ ۔ ۔ اور کیا تاثر لیا تھا۔ ۔ ۔ اگر نہیں یاد تو۔ ۔ پھر کس سے پہلی ملاقات یاد ہے۔ ۔ اور اسی سے کیوں یاد ہے؟۔ ۔ ۔ کیا وہ زیادہ سگے ہیں۔ ۔ ۔ یا میں زیادہ سوتیلا ہوں۔ ۔ وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔ ۔ ۔

ویسے آپ چاہیں تو انہیں میرے سوالات سمجھ کے جواب دے
سکتی ہیں
(اب پرخلوص بہن کا دل بھی تو نہیں توڑا جا سکتا نا، آخر کو اتنے خلوص سے مشورہ دیا ہے انہوں نے)

Gul Rehna
20-03-2010, 05:13 AM
کس ناول کی کمپوزنگ میں مزہ آیا آپ کو۔ ۔ سب سےزیادہ؟۔ ۔ ۔ اور بور کس نے کیا زیادہ؟۔ ۔ ۔
پڑھ کر کمپوز کرتی ہیں؟۔ ۔ مطلب پڑھتی ہین ساتھ ساتھ کمپوز کرتے ہوئے ؟۔ ۔ ۔
کتنی بااصول ہیں؟۔ ۔ ۔ اور کتنا ہونا چاہیے آپ کے خیال میں؟۔ ۔ ۔
آپ کا اپنا وضح کردہ کوئی اصول؟۔ ۔ ۔ خود آپ کے لیے۔ ۔ اور کسی دوسرے کے لیے؟۔ ۔ ۔
کیا سمجھتی ہیں کہ۔ ۔ اصول عمل کرنے کے لیے ہوتے ہیں یا بس۔ ۔ کتابی باتیں؟۔ ۔ ۔
کس کے لیے اصولوں سے انحراف کرسکتی ہیں؟۔ ۔ ۔ کبھی کیا ویسے؟۔ ۔

عمیرہ احمد کے من وسلوی کو کرتے ہوءے بہت انجوائے کیا تھا اور شکاری کو بہت ہی بوریت کے ساتھ

بالکل پڑھ کر کمپوز کرتی ہوں اور اکثر ایسا ہوتا ہے کمپوزنگ وہی رہ جاتی ہے اور میں ناول پڑھنے میں لگ جاتی ہوں

شاید زیادہ اصول پسند نہیں ہوں کیونکہ میرے مزاج میں سختی نہیں ہے، اپنے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کے لیے آپ کو بذات خود کو مضبوط کرنا ہوتا ہے

کوئی خاص اصول نہیں بنایا کبھی، جیسا ہے ویسا ہی رہنے دو، جیسی گزر رہی ہے گزرنے دو
بالکل اصول بنانے ہی تبھی چاہیے جب ان پر عمل کیا جائے، کتابی باتیں تو نہیں کہہ سکتے کیونکہ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو پوری زندگی اپنے بنائے ہوئے اصولوں کے تحت گزارتے ہیں

شاید کبھی موقع آئے تو میں اپنے بیٹے کے لیے اصولوں سے انحراف کر لوں، ویسے میں اصول بناتی ہی نہیں ہوں کہ کوئی ٹینشن ہی نہ ہو

Gul Rehna
20-03-2010, 05:17 AM
اچھا یہ بتائیں۔ ۔ ۔ داؤد کا نام کس نے رکھا تھا؟۔ ۔ ۔
آپ کا نام کس نے رکھا تھا ویسے؟۔ ۔ ۔ اور کیا تبدیل کرنا چآہیں گی اپنا نام؟۔ ۔ ۔
ویسے ہی کوئی اور نام جو پسند ہو آپ کو۔ ۔ اپنے لیے؟۔ ۔ ۔
پیار سے جیسے گھر میں نام رکھتے ہیں ۔ ۔ ۔ ایسے کوئی نام آپ کا؟۔ ۔ ۔ اور آپ اس طرح نام رکھتی ہیں ؟۔ ۔ ۔ اچھا لگتا ہے آپ کو یا۔ ۔ ۔ یہ کیا کہ نام بگاڑ دیا اچھا بھلا؟۔ ۔ ۔

داود کا نام میں نے رکھا تھا جی

میرا نام میرے بابا نے رکھا تھا، اور کبھی بھی نہیں چاہوں گی کہ اپنا نام تبدیل کروں

زینب ایک ایسا نام ہے جو مجھے بہت پسند ہے

ہممممم مجھے نینی کہا جاتا ہے گھر میں، اور میں داود کو چوں چوں کہتی ہوں۔۔ نہیں بگاڑنا تو نہیں کہہ سکتے کیونکہ اگر داود سے ہی ملتا جلتا ہو تو بگاڑنا ہو سکتا ہے
مجھے تو یہ پیار والے نام بہت اچھے لگتے ہیں

Gul Rehna
20-03-2010, 06:08 AM
لڑکوں اور لڑکیوں کے پسندیدہ نام?

لڑکوں میں مجھے داود بہت پسند ہے اور لڑکیوں میں زینب

وہ کون سی عادتیں ہیں جو آپ میں ہیں، مگر دوسروں سے ان کے بارے میں سن کے غصہ آجاتا ھے۔?

سچ بتاوں ایسی کوئی عادت نہیں ہے جس کے بارے میں اوروں سے سن کر غصہ آتا ہو کیونکہ جب کوئی کچھ کہتا ہے تو سچ ہی کہتا ہے اور سچی بات پر کیا غصہ کرنا

پسندیدہ پھول اور ناپسندیدہ بھی?

سارے پھول پسند ہیں خاص طور پر موتیا

کوئی دیرینہ خواہش?

حج کے لیے جانے کی خوائش

کن پر ترس آتا ھے?

پردیسیوں پہ

کن پر رشک آتا ھے?

دیس میں رہنے والوں پہ

گھر میں پسندیدہ جگہ اور ناپسندیدہ بھی?

ناپسندیدہ تو کوئی بھی نہیں لیکن موسٹ فیورٹ اپنا روم

کبھی لڑائی جھگڑا کیا? اگر ہاں تو ذرا حال احوال سنا دیجیئے۔

مجھے لڑائیوں سے بہت ڈر لگتا ہے اور کبھی کبھی چاہ کے بھی لڑائی نہیں کر پاتی چاہے میں حق پہ ہوں، تب بھی نہیں

آپ کی نظر میں دنیا کا خوبصورت مرد?
آپ کی نظر میں دنیا کا بدصورت مرد?
آپ کی نظر میں دنیا کی خوبصورت عورت?
آپ کی نظر میں دنیا کی بدصورت عورت?
ویسے خوبصورتی اور بدصورتی کیا ہیں آپ کی نظر میں?

ان سب سوالوں کا ایک ہی جواب کہ مجھے ہر وہ انسان پیارا لگتا ہے جو نیک سیرت ہو، خوبصورتی کو لکس کے ترازو میں نہیں تولا جا سکتا ناں کہ یہ بندہ یا بندی دیکھنے میں اچھے ہیں تو وہ ہی خوبصورت ہیں۔۔ انسان کا دل خوبصورت ہونا چاہیے۔۔ اکثر دیکھا جائے تو معمولی شکل کے مالک بھی بہت ہی خوبصورت دل کے مالک ہوتے ہیں

والدین کی کس نصیحت پر آج بھی عمل پیرا ہیں?

اپنے گھر کی کوئی بات یہاں آکر نہ کرنا

بیٹے کو کیا نصیحت کرتی ہیں?

سچ بولنے کی

کوئی پچھتاوا?

جی جب بابا بیمار تھے تو میں ضد کر کے پاکستان چلی گئی تھی اور میرے جانے کے تین ماہ بعد بابا کی ڈیتھ ہو گئی۔ اس بات کا پچھتاوا ہے کہ اگر نہ جاتی تو آخری لمحات میں بابا کے پاس ہوتی

اپنی زندگی پر نظر ڈالتی ہیں تو کیا خیال آتا ھے?

اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے اچھے سے اچھا نوازا ہے

کبھی ڈر لگا اور کب?

بہت ڈرپوک ہوں اور اکثر ڈرتی رہتی ہوں
جب ساجد لندن جاتے ہیں ویک کے لیے تو ساری رات نہیں سوتی ڈر کے مارے

کھانا سادگی سے کھاتی ہیں یا مکمل اہتمام سے?

مکمل سادگی کے ساتھ

دسترخوان پر کیا نہ ھو تو کھانے کا مزا نہیں آتا?

ایسا کچھ بھی نہیں ہے، بہت سادہ مزاج ہوں، جو مل گیا کھا لیا

پاکستان کی کس چیز کو مس کرتیں ہیں?

پاکستان کی ہر چیز کو مس کرتی ہوں
اپنا گھر، کالج، کالج کے گراونڈ کے کونے میں پڑا ہوا وہ بڑا سا پتھر جہاں میں اور ناظرہ بیٹھ کر ایک دوسرے کو شاعری سنایا کرتے تھے۔۔ چاٹ اور سموسے بیچنے والے بابا جی کو۔۔
ہماری کینٹین کی وہ بنگالی فیملی کو کینٹین کو رن کرتی تھی
آئی مس ایوری تھنگ بہنا

کیا آپ کی شادی دھوم دھام سے ھوئی تھی?

جی بالکل بہت دھوم دھام سے ہوئی تھی اور ساری رسمیں بھی ہوئی تھیں

اپنی شادی کی کس رسم کو بہت انجوئے کیا?

ہممم مہندی کی رسموں کو انجوائے کیا تھا

اپنی شادی کے علاوہ کس کی شادی کو انجوئے کیا?

اپنی بہن کی شادی کو اور ناظرہ میری بیسٹ فرینڈ کی شادی پر بہت انجوائے کیا تھا

ہسبنڈ سے پہلا گفٹ کیا ملا?

ہممممممممم گولڈ بینگل

آپ نے اپنے ہسبنڈ کو پہلا گفٹ کیا دیا?

آفٹر شیو

Gul Rehna
20-03-2010, 06:15 AM
یادداشت کیسی ہیں رعنا جی آپ کی؟۔ ۔ ۔
پرانی باتیں۔ ۔ یاد رکھتی ہیں قصدا کوشش کرکے؟۔ ۔ ۔ یا یاد رہ جاتی ہیں خود ہی؟۔ ۔ ۔
رکھنی چاہئیں ویسے یاد؟۔ ۔ ۔
ماضی سے کیا سیکھا آپ نے اپنے؟۔ ۔ ۔ کچھ جو درست کیا ہو اپنے حال مستقبل کے لیے اس کے ذریعے؟۔ ۔ ۔

یاداشت ایسی ہے کہ جو باتیں بھولنا چاہتی ہوں، انہیں بھول نہیں پاتی اور جن کو یاد رکھنا ہو ان کو بھول جاتی ہوں
ہاں میری یادیں میری زندگی کا بہترین اثاثہ ہیں ان کے بغیر میں نامکمل ہوں
ماضی سے بہت کچھ سیکھا، کچھ غلط فیصلے کیے لیکن پھر انہی سے سبق حاصل کیا اور خود کو سمجھایا

Gul Rehna
20-03-2010, 06:26 AM
سالگرہ مناتیں ہیں?

نہیں

آئینہ دیکھ کر کیا سوچتی ہیں?

اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں

کون سا موسم پسند ھے?

پت جھڑ کا

کبھی شرارت کی? اگر ہاں تو کیا سزا ملی?

کچھ خاص نہیں

گھر میں آپ کا ھولڈ ھے یا آپ کے ہسبنڈ کی چلتی ھے?

دونوں کا ہی ہولڈ ہے، ذمہ داریاں بانٹ کے رکھی ہیں ہم نے

پسندیدہ لطیفہ

کوئی نہیں، مجھے ان کی کوئی خاص سمجھ نہیں آتی

پسندیدہ ڈرامہ

دھواں

پسندیدہ کھیل

کوئی بھی نہیں

پسندیدہ مشغلہ

کتابیں پڑھنا

پسندیدہ کتاب

بہت سی ہیں

پسندیدہ سونگ

جب کوئی بات بگڑ جائے
جب کوئی مشکل پڑ جائے
تم دینا ساتھ میرا

پسندیدہ ویب سائٹ

ون اینڈ اونلی،، ون اردو

پسندیدہ رشتہ

ماں کا

پسندیدہ مشروب

مینگو جوس

پسندیدہ وقت

صبح اور شام کا

پسندیدہ رائٹر

جو بھی اچھا لکھ دیں پڑھ لیتی ہوں

روندو کا مطلب کیا?????

ہاہاہاہا ہر وقت رونے والے کو کہتے ہیں

Khuloos
20-03-2010, 06:28 AM
بالکل داود کو ابھی بھی ساتھ کرواتی ہوں کہ اپنی پلیٹ خود دھو کو آئے، کھانا ٹیبل پر سیٹ کرتا ہے وغیرہ
اور بالکل چاہوں گی کہ میری بہو (کتنا اچھا لگ رہا ہے ناں) کا ہاتھ بٹائےکیا چیز خاص طور پر دیکھنا چاہیں گی اپنی بہو میں ۔ ۔ ۔ ویسے آپ کا کیا خیال کیسی ساس ہوں گی آپ؟ ۔ ۔۔
غیر پاکستانی کھانوں میں کچھ پسند ہے؟ ۔ ۔خود کیا بنالیتی ہیں ؟ ۔ ۔
داؤد اپنی امی یا ابو ، کس سے زیادہ قریب ہے؟ ۔ ۔ عادت میں کس سے ملتا ہے زیادہ؟ ۔ ۔
سودا سلف کون لاتا ہے گھر کا؟ ۔ ۔ساجد بھائی لاتے ہیں تو ۔۔ کیا آپ نقص نکالتی ہیں؟ ۔۔ یہ مہنگی لے آئے ۔ ۔ سبزی باسی ہے یہ ۔ ۔ ۔وغیرہ وغیرہ؟ ۔ ۔

Gul Rehna
20-03-2010, 06:29 AM
کوئی عادت آپ کی۔ ۔ جو آپ نے ساجد بھائی کے لیے بدلی ہو؟۔ ۔ ۔ ان کے کہنے پر۔ ۔ یا خود محسوس کرکے؟۔ ۔ ۔
اور ساجد بھائی کوئی تبدیلی لائے ہوں اپ کے لیے؟۔ ۔ ۔ آپ کے کہنے پر یا خود سے؟۔ ۔ ۔

ہیں کیوں جی؟۔ ۔ ۔ آپ تھیں ہی اتنی شریف اور اچھی بچی یا۔ ۔ ۔ میری کزن کی طرح۔ ۔ جھٹ رونا شروع کردیتی تھیں؟۔ ۔ ۔ اس لیے جان بچ جاتی تھی ۔ ۔ :P

سچ بتاوں میں نے کوئی ایک عادت نہیں بلکہ مکمل طور پر ان کے لیے بدل لیا۔۔
ان کے کہنے پہ نہیں بلکہ خود ہی

اور وہ شاید اتنی تبدیلی لائے ہیں کہ تھوڑا بہت بولنا شروع کر دیا ہے انہوں نے، ویسے تو بہت ہی کم گو ہیں

میں تو تھی ہی معصوم اور شریف بچی
سو بچ جاتی تھی

Khuloos
20-03-2010, 06:34 AM
نکلنے سے پہلے گھر سے۔ ۔ کیا چیز بطور خاص چیک کرتی ہے؟۔ ۔ ۔
کبھی ایسا ہوا چابیاں گھر بھول گئی ہوں؟۔ ۔ ۔ یا گاڑی میں بھول کر گاڑی لاک کردی ہو؟۔ ۔ ۔
کوئی ایسا محاورہ۔ ۔۔ ۔ اختلاف ہو جس سے؟۔ ۔ ۔
خود ڈرائیونگ کرتی ہیں۔ ۔ پسندیدہ گاڑی؟۔ ۔ ۔ اور کس وجہ سے؟۔ ۔ چالان ہوا کبھی؟ تو کس وجہ سے؟۔ ۔ ۔

Khuloos
20-03-2010, 06:37 AM
اچھا خط یا ای میل بھیجتی ہیں کسی کو؟۔ ۔ ۔ جاننے والوں میں؟۔ ۔ کیسے لکھتی ہیں؟ ۔ ۔مختصر یا کافی طویل؟۔ ۔ اور ابتداء و اختتام کیسے کرتی ہیں؟۔ ۔ خیریت مطلوب خیریت موجود۔ ۔ ۔ والسلام؟۔ ۔ ۔
عید پر عیدی کیسے دیتی لیتی ہیں؟۔ ۔ آرام سے یا من مرضی سے؟۔ ۔ ۔ ۔

Gul Rehna
20-03-2010, 06:41 AM
دو ٹیمیں بنائیں۔ ۔ اپنے جاننے والے ممبران کی۔ ۔ ۔ ایک میکے والوں کی۔ ۔ ۔ ایک سسرالی۔ ۔ ۔
سائٹ کے ایسے ممبران۔ ۔ ۔ جو آپ کو اصل زندگی میں کسی سے مماثل لگتے ہوں؟۔ ۔ ۔
اگر گھر پر ون اردو کھیلیں آپ۔ ۔ ۔ تو کس کو کیا بنائیں گی؟۔ ۔ ۔

اوہو یہ مشکل کام

میکے والے: جرار، اور سارے چوزن فیو والے، منہا، عمران بھیا،ماشی

سسرال والے: ہما بی بی،یاز بھیا، فوزان سس، ہاشمی بھائی

فراز بھاء مجھے بالکل اپنے بھائی فراز کی طرح لگتے ہیں، اپنی سستی کی وجہ سے

ہممممممم

سب بھائیوں کا بھائی اور بہنوں کو بہن
ہاہاہاہاہا

فوزان سس کو اپنی ساس بناتی
مجھے ان کی باتیں بہت اچھی لگتی ہیں

جرار تو ہوتا ہی میرا بیٹا
خلوص کو اپنی نند بناتی
اور اسماء کو اپنی بیٹی، شی از سو کیوٹ

Khuloos
20-03-2010, 06:41 AM
اپنے والدین اور گھر والوں۔ ۔ یا جاننے والوں (بشمول ون اردو ممبران)۔ ۔ ۔میں سے کسی کوئی عادت۔ ۔ اپنانا چاہیں جو آپ؟۔ ۔ ۔
آپ سب بہن بھائیوں میں۔ ۔ سب سے بہادر۔ ۔ سمجھدار۔ ۔ ذہین اور سگھڑ کون ہے؟۔ ۔ ۔
رات کو سوتے میں اٹھتی ہیں۔ ۔ یا گہری نیند سوتی ہیں؟۔ ۔ ۔ بس ایک بار سوئے۔ ۔ پھر صبح ہی جاگے؟۔ ۔
الارم لگا کر سوتی ہیں؟۔ ۔ خود سے کھل جاتی ہے آنکھ وقت پر اٹھنا ہو جب بھی؟۔ ۔ ۔
کسی موقع کے لیے لباس کا انتخاب آپ کرتی ہیں خود۔ ۔ یا ساجد بھائی سے کرواتی ہیں؟۔ ۔ ۔ (داؤد صاحبزادے بھی تو ہیں بلکہ اب۔ ۔ )

Gul Rehna
20-03-2010, 06:45 AM
لکھائی کیسی آپ کی رعنا جی؟۔ ۔ اردو کی اور انگلش کی ؟۔ ۔ ۔
کاپی وغیرہ سیدھا رکھ کر لکھتی ہیں۔ ۔ ترچھا کرکے؟۔ ۔ ۔
ایک دن میں۔ ۔ سب سے زیادہ صفحے کتنے کمپوز کیے آپ نے ؟۔ ۔ ۔

خیر۔ ۔ بچا تو اب بھی کافی کچھ رہا۔ ۔ ۔ مگر یہ نقل کا حربہ اب کام نہیں آنے کا ادھر۔ ۔ ۔ ۔ :P
لکھائی تو اچھی ہی ہے، یعنی کچھ لکھ کے دینا ہو تو شرم نہیں آتی کہ اگلا کیا کہے
گا

کاپی کو ترچھا کر کے اس پر مکمل جھک کر لکھتی ہوں، اسکول میں ٹیچرز میرے پاس آکر میرا سر اوپر اٹھایا کرتیں تھیں;d

ایک دن میں شاید ۳۰صفحات کیے تھے

Khuloos
20-03-2010, 06:46 AM
اوہو یہ مشکل کام

میکے والے: جرار، اور سارے چوزن فیو والے، منہا، عمران بھیا،ماشی

سسرال والے: ہما بی بی،یاز بھیا، فوزان سس، ہاشمی بھائی

فراز بھاء مجھے بالکل اپنے بھائی فراز کی طرح لگتے ہیں، اپنی سستی کی وجہ سے

ہممممممم

سب بھائیوں کا بھائی اور بہنوں کو بہن
ہاہاہاہاہا

فوزان سس کو اپنی ساس بناتی
مجھے ان کی باتیں بہت اچھی لگتی ہیں

جرار تو ہوتا ہی میرا بیٹا
خلوص کو اپنی نند بناتی
اور اسماء کو اپنی بیٹی، شی از سو کیوٹ:O۔ ۔ یہ کیا تضاد تضاد کھیل رہی ہیں جی؟۔ ۔ سارے چوزے میکے والے۔ ۔ ۔ اور خلوص نند۔ ۔ ۔ ۔
ویسے نند میں ہی کیوں؟۔ ۔ ۔ یہ اتنی ساری بہنیں جو اور ہیں۔ ۔ ۔ ویسے آپ کی ایک اکلوتی ہی ہیں نند؟۔ ۔
اور یہ تو بتائیں کہ۔ ۔ فراز بھایا جیسے آپ کے بھائی سےملتے ہیں۔ ۔ ایسے اور کون سےممبران سائٹ کے۔ ۔ آپ کو اپنے بہن بھائی کزن وغیرہ جیسے لگتے ہیں؟۔ ۔ ۔

Khuloos
20-03-2010, 06:51 AM
کبھی نقل کی یا کروائی؟۔ ۔ اور پکڑی تو نہیں گئیں کبھی؟۔ ۔ ۔
وقت کی کتنی پابند ہیں؟ ۔ ۔ ۔
کون سا رنگ آپ کو خود پر زیادہ اچھا لگتا ہے؟۔ ۔ ۔ اور کس رنگ میں دوسروں سے زیادہ تعریف ملتی ہے؟۔ ۔ ۔ پھر تعریف والوں کے گھر جانا ہو تو۔ ۔ ۔ کون سا رنگ پہن کر جاتی ہیں؟۔ ۔ ۔ جس میں تعریف ہوئی ہو؟۔ ۔ ۔ :P
زیورات کا شوق ہے؟۔ ۔ ۔ کون سا اچھا لگتا ہے زیادہ پھر؟۔ ۔ ۔
چوڑیاں پہنتی ہیں؟۔ ۔ ۔ کون سی ۔ ۔ کتنی ۔ ۔ اور کس ہاتھ میں؟۔ ۔ سوٹ کے ہم رنگ؟۔ ۔

Gul Rehna
20-03-2010, 06:54 AM
مطلب بجٹ کی۔ ۔ ۔ ساجد بھائی کی تعریف نہیں کرتیں کبھی؟۔ ۔ ۔ ان کے سامنے اگر کرتی ہیں تو کس بات پر؟۔ ۔ ۔
اوہو۔ ۔ اچھا رعنا جی۔ ۔ ! کسی دن جب کھانا نہ جلے۔ ۔ ۔ تو ساجد بھائی کا ردعمل کیا ہوتا ہے؟۔ ۔ ۔
آپ کو پسند آجاتا ہے دوسروں کا لایا ہوا سامان؟۔ ۔ ۔

ہممممم ان کے سامنے تو کم ہی کرتی ہوں اگر کروں بھی تو شاید ان کی ڈریسنگ پر ہی ہوتی ہے عموما
ہاہاہاہاہا عادی ہو گئے ہیں، ویسے اب تو خاصا کنٹرول کر لیا ہے
کیونکہ اب کھانا پکاتے ہوئے نیٹ نہیں یوز کرتی

بالکل اصل میں بہت سادہ مزاج ہوں، بس سلے ہوئے ٹھیک ہوں، باقی سب چلتا ہے

Khuloos
20-03-2010, 06:56 AM
عمیرہ احمد کے من وسلوی کو کرتے ہوءے بہت انجوائے کیا تھا اور شکاری کو بہت ہی بوریت کے ساتھ

کیا چیز مزےدار لگی آپ کو ۔ ۔ من و سلوی میں ؟۔ ۔ ۔
کچی سبزیاں۔ ۔ دالیں وغیرہ کھاتی ہیں؟۔ ۔
کھانے میں نمک مرچ کیسا لیتی ہیں؟۔ ۔ تیز یا معتدل یا ہلکا؟۔ ۔ ۔
پہلے سے پکا رکھا سالن یا روٹی۔ ۔ کھالیتی ہیں آرام سے؟۔ ۔ ۔ یا تازہ کھانا چاہیے؟۔ ۔ ۔ اور گرم کرکے کھاتی ہیں ضرور یا ٹھنڈا بھی چلے گا؟۔ ۔ ۔

Gul Rehna
20-03-2010, 06:56 AM
گل بہن

بہت اچھا انٹرویو ہے آپ کا

پڑھ کر بہت اچھا لگا

مجھے بھی کچھ پوچھنا تھا لیکن سب سوالات دوسروں نے کر دئیے ہوئے ہیں

سوالات کرنے والوں کا بھی شکریہ جو اتنے اچھے سوالات کئے اور ان سے بھی اچھے جوابات سننے کو ملے

بہت شکریہ بھائی

گل باجی یعنی آپ کے پاس چوں چوں اور میاوں میاوں دونوں ہیں
;d

سب مل کر چیاوں چیاوں کرتے ہیں

اففففففف فراز بھاء
سدھر جائیں آپ

;d;d
،،،،،

آپ بھی ہنس لو جی

Khuloos
20-03-2010, 07:03 AM
گل بال بال بچ گئیں آپ۔۔۔۔۔۔;d۔بھئی۔ ۔ ماشاءاللہ تجربہ کار ہوگئی ہوں گی نا اب رعنا جی۔ ۔ ۔ ! اس لیے ساس لکھا تو۔ ۔ تعریف بھی کردی ساتھ ہی۔ ۔ ۔ ؛d
کسی اور کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا۔ ۔ پسند آجاتا ہے آپ کو؟۔ ۔ ۔ ویسے باہر کھانے کی شوقین ہیں ؟۔ ۔ ۔
برتن کیسے دھوتی ہیں؟۔ ۔ ڈش واشر میں یا خود؟۔ ۔ ۔
کبھی شہید ہوئے برتن آپ کے بابرکت ہاتھوں سے۔ ۔دھوتے ہوئے؟۔ ۔ ۔
چکھنے۔ ۔ سونگھنے۔ ۔ محسوس کرنے۔ ۔ وغیرہ میں کون سی حس زیادہ تیز ہے سب سے؟۔ ۔

Gul Rehna
20-03-2010, 07:06 AM
کیا چیز خاص طور پر دیکھنا چاہیں گی اپنی بہو میں ۔ ۔ ۔ ویسے آپ کا کیا خیال کیسی ساس ہوں گی آپ؟ ۔ ۔۔
غیر پاکستانی کھانوں میں کچھ پسند ہے؟ ۔ ۔خود کیا بنالیتی ہیں ؟ ۔ ۔
داؤد اپنی امی یا ابو ، کس سے زیادہ قریب ہے؟ ۔ ۔ عادت میں کس سے ملتا ہے زیادہ؟ ۔ ۔
سودا سلف کون لاتا ہے گھر کا؟ ۔ ۔ساجد بھائی لاتے ہیں تو ۔۔ کیا آپ نقص نکالتی ہیں؟ ۔۔ یہ مہنگی لے آئے ۔ ۔ سبزی باسی ہے یہ ۔ ۔ ۔وغیرہ وغیرہ؟ ۔ ۔

کم از کم مجھ جیسی نہ ہو۔۔۔۔
میں شاید بہت ہی اچھی ساس ہوں گی ان شاءاللہ
اسٹر فرائے پسند ہے اور بنا سب کچھ لیتی ہوں کیونکہ میاں اور بیٹا صرف بدیسی کھانے کھاتے ہیں
داود ڈیڈی سے بہت قریب ہے لیکن میرے بغیر بھی نہیں رہ سکتا، سلانا ماما نے ہے، عادات دونوں کی لی ہیں، ان کی طرح بھیڑ بھاڑ اچھی نہیں لگتی اور میری طرح غصہ جلدی آ جاتا ہے اسے بھی۔۔
سودا سلف ویکلی تو ساجد ہی لاتے ہیں۔۔ لیکن ساتھ ساتھ میں، میں بھی لاتی رہتی ہوں۔
نہیں وہ ڈانٹتے ہیں مجھے کہ تم دیکھ کر شاپنگ نہیں کرتی

Gul Rehna
20-03-2010, 07:12 AM
نکلنے سے پہلے گھر سے۔ ۔ کیا چیز بطور خاص چیک کرتی ہے؟۔ ۔ ۔
کبھی ایسا ہوا چابیاں گھر بھول گئی ہوں؟۔ ۔ ۔ یا گاڑی میں بھول کر گاڑی لاک کردی ہو؟۔ ۔ ۔
کوئی ایسا محاورہ۔ ۔۔ ۔ اختلاف ہو جس سے؟۔ ۔ ۔
خود ڈرائیونگ کرتی ہیں۔ ۔ پسندیدہ گاڑی؟۔ ۔ ۔ اور کس وجہ سے؟۔ ۔ چالان ہوا کبھی؟ تو کس وجہ سے؟۔ ۔ ۔

بس اپنا ہینڈ بیگ کیونکہ اس میں ہی سارا گند بلا پڑا ہوا ہوتا ہے

اکثر ہوتا ہے، چابی گھر کے اندر رہ جاتی ہے اور میں باہر
تو ان کو کال کرنی پڑتی ہے تو دروازہ کھولنے کے ساتھ ساتھ ڈانٹ بھی سنتی ہوں

محاورے مجھے یاد ہی نہیں رہتے
ڈرائیونگ سیکھی تھی پھر چھوڑ دی

Gul Rehna
20-03-2010, 07:19 AM
اچھا خط یا ای میل بھیجتی ہیں کسی کو؟۔ ۔ ۔ جاننے والوں میں؟۔ ۔ کیسے لکھتی ہیں؟ ۔ ۔مختصر یا کافی طویل؟۔ ۔ اور ابتداء و اختتام کیسے کرتی ہیں؟۔ ۔ خیریت مطلوب خیریت موجود۔ ۔ ۔ والسلام؟۔ ۔ ۔
عید پر عیدی کیسے دیتی لیتی ہیں؟۔ ۔ آرام سے یا من مرضی سے؟۔ ۔ ۔ ۔

پہلے بھیجا کرتی تھی اور بہت طویل خط لکھا کرتی تھی
اور میرے خط خاصے اوٹ پٹانگ ہوتے ہیں، سر پیر ہی نہیں ہوتا
سلام کرنے کے بعد اسٹارٹ ہو جاتی ہوں خیر خیریت تو کہیں درمیان میں جاکر جب یاد آتا ہے تو کردیتی ہوں

اپنے بھانجوں کو دیتی ہوں اور باقیوں سے لیتی ہوں ذبردستی

Khuloos
20-03-2010, 07:20 AM
بس اپنا ہینڈ بیگ کیونکہ اس میں ہی سارا گند بلا پڑا ہوا ہوتا ہے

اکثر ہوتا ہے، چابی گھر کے اندر رہ جاتی ہے اور میں باہر
تو ان کو کال کرنی پڑتی ہے تو دروازہ کھولنے کے ساتھ ساتھ ڈانٹ بھی سنتی ہوں

محاورے مجھے یاد ہی نہیں رہتے
ڈرائیونگ سیکھی تھی پھر چھوڑ دی
ارے۔ ۔ صرف ہینڈ بیگ چیکتی ہیں۔ ۔ ۔ بقول مونا جی۔ ۔ ۔ چولہا۔ ۔ لاک وغیرہ نہیں دیکھ کر نکلتیں؟۔ ۔ ۔
مہمان آجائیں۔ ۔ بغیر اطلاع کے۔ ۔ تو ان کے پاس جانے سے پہلے کیا چکر لگاتی ہیں ڈریسنگ ٹیبل کا؟۔ ۔ ۔
کیا کیا رکھا ہوا ہے اپنی ڈریسنگ ٹیبل پر آپ نے؟۔ ۔ ۔
تیاری میں۔ ۔ میچنگ پر کتنا زور دیتی ہیں؟۔ ۔

Khuloos
20-03-2010, 07:24 AM
سونے سے پہلے رات کو۔ ۔ کیا کام ضرور کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔
اور صبح اٹھتے ہی پہلا کام کیا؟۔ ۔
رات کے علاوہ دن میں سوتی ہیں؟۔ ۔ ۔
لیٹتے ہی نیند آجاتی ہے؟۔ ۔ یا دیر میں؟۔ ۔
زیادہ سے زیادہ کبھی۔ ۔ کتنی دیر تک سوئی ہیں؟۔ ۔ ۔ اور زیادہ سے زیادہ کتنا جاگی ہیں کبھی؟۔ ۔
اچھا رعنا جی۔ ۔ ! میری اماں حضور کا بلاوا ہے جی۔ ۔ ! آپ بھی خیر سےآرام کریں۔ ۔ ۔ 5 گھنٹے وقت آگے ہے نا یہاں سے۔ ۔ ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ ۔ !

Gul Rehna
20-03-2010, 07:26 AM
اپنے والدین اور گھر والوں۔ ۔ یا جاننے والوں (بشمول ون اردو ممبران)۔ ۔ ۔میں سے کسی کوئی عادت۔ ۔ اپنانا چاہیں جو آپ؟۔ ۔ ۔
آپ سب بہن بھائیوں میں۔ ۔ سب سے بہادر۔ ۔ سمجھدار۔ ۔ ذہین اور سگھڑ کون ہے؟۔ ۔ ۔
رات کو سوتے میں اٹھتی ہیں۔ ۔ یا گہری نیند سوتی ہیں؟۔ ۔ ۔ بس ایک بار سوئے۔ ۔ پھر صبح ہی جاگے؟۔ ۔
الارم لگا کر سوتی ہیں؟۔ ۔ خود سے کھل جاتی ہے آنکھ وقت پر اٹھنا ہو جب بھی؟۔ ۔ ۔
کسی موقع کے لیے لباس کا انتخاب آپ کرتی ہیں خود۔ ۔ یا ساجد بھائی سے کرواتی ہیں؟۔ ۔ ۔ (داؤد صاحبزادے بھی تو ہیں بلکہ اب۔ ۔ )

تھوڑی سی منہ پھٹ ہونا چاہتی ہوں اپنی بہنوں کی طرح
اور کسی بات کی پرواہ نہیں کرنا چاہتی۔۔

سگھڑ تو میری بہن مہناز ہے اور بینا بھی اور بہادر بس بھائی ہی، باقی سب ڈرپوک اور سمجھدار اور ذہین اپنی امی کے بقول میں ہوں

نیند ہی نہیں آتی
سلیپنگ پلزز لیتی ہوں تو بس صبح ہی آنکھ کھلتی ہے
آلارم لگاتی ہوں تو ہی اٹھ پاتی ہوں

خود ہی کرتی ہوں ، کبھی کبھار داود بھی کہہ دیتا ہے کہ ماما یہ والا ڈریس پہنیں

Gul Rehna
20-03-2010, 07:35 AM
:O۔ ۔ یہ کیا تضاد تضاد کھیل رہی ہیں جی؟۔ ۔ سارے چوزے میکے والے۔ ۔ ۔ اور خلوص نند۔ ۔ ۔ ۔
ویسے نند میں ہی کیوں؟۔ ۔ ۔ یہ اتنی ساری بہنیں جو اور ہیں۔ ۔ ۔ ویسے آپ کی ایک اکلوتی ہی ہیں نند؟۔ ۔
اور یہ تو بتائیں کہ۔ ۔ فراز بھایا جیسے آپ کے بھائی سےملتے ہیں۔ ۔ ایسے اور کون سےممبران سائٹ کے۔ ۔ آپ کو اپنے بہن بھائی کزن وغیرہ جیسے لگتے ہیں؟۔ ۔ ۔

ہاہاہاہاہاہاہا
بس ایسے ہی

ویسے یہ سارے رشتے جو بتا رہی ہوں ناں وہ تو اپنے پسندیدہ لوگوں کا کہہ رہی ہوں ناں
جی نہیں ماشاءاللہ سے آٹھ نندیں ہیں میری

اسماء مجھے نیلم جیسی لگتی ہے میری چھوٹی بہن جیسا
قیس بھیا کا انداز میرے چھوٹے ماموں جیسا ہے ہر ایک بات کا جواب ان کے پاس ہوتا ہے اور پر بات کے جواب کو شوگر کوٹ کر کے دیتے ہیں کہ اگلے کو برا نہ لگے

Gul Rehna
20-03-2010, 07:39 AM
کبھی نقل کی یا کروائی؟۔ ۔ اور پکڑی تو نہیں گئیں کبھی؟۔ ۔ ۔
وقت کی کتنی پابند ہیں؟ ۔ ۔ ۔
کون سا رنگ آپ کو خود پر زیادہ اچھا لگتا ہے؟۔ ۔ ۔ اور کس رنگ میں دوسروں سے زیادہ تعریف ملتی ہے؟۔ ۔ ۔ پھر تعریف والوں کے گھر جانا ہو تو۔ ۔ ۔ کون سا رنگ پہن کر جاتی ہیں؟۔ ۔ ۔ جس میں تعریف ہوئی ہو؟۔ ۔ ۔ :P
زیورات کا شوق ہے؟۔ ۔ ۔ کون سا اچھا لگتا ہے زیادہ پھر؟۔ ۔ ۔
چوڑیاں پہنتی ہیں؟۔ ۔ ۔ کون سی ۔ ۔ کتنی ۔ ۔ اور کس ہاتھ میں؟۔ ۔ سوٹ کے ہم رنگ؟۔ ۔

کبھی بھی نہیں ، نہ کی اور نہ ہی کروائی
بہت ڈرپوک ہوں میں

وقت کی بہت پابند ہوں، ۱۰ منٹ پہلے ہی موجود ہوتی ہوں

بلیک کلر جب کہ دوسروں کا کہنا ہے کہ سرخ رنگ مجھ پہ زیادہ جچتا ہے
ہاہاہاہاہا
نہیں جی بلیک ہی پہنتی ہوں

زیورات بالکل بھی پسند نہیں ہیں، بے جی اور امی کی وجہ سے بازوں میں دو کنگن ہیں اور کچھ بھی نہیں، نہ رنگز، نہ ائیرنگز کچھ بھی نہیں

کانچ کی چوڑیاں اچھی لگتی ہیں لیکن پہنتی صرف عید پر ہوں میچنگ کر کے دونوں ہاتھوں میں

Gul Rehna
20-03-2010, 07:56 AM
کیا چیز مزےدار لگی آپ کو ۔ ۔ من و سلوی میں ؟۔ ۔ ۔
کچی سبزیاں۔ ۔ دالیں وغیرہ کھاتی ہیں؟۔ ۔
کھانے میں نمک مرچ کیسا لیتی ہیں؟۔ ۔ تیز یا معتدل یا ہلکا؟۔ ۔ ۔
پہلے سے پکا رکھا سالن یا روٹی۔ ۔ کھالیتی ہیں آرام سے؟۔ ۔ ۔ یا تازہ کھانا چاہیے؟۔ ۔ ۔ اور گرم کرکے کھاتی ہیں ضرور یا ٹھنڈا بھی چلے گا؟۔ ۔ ۔

اس ناول کو پڑھ کر میں نے بہت کچھ سیکھا ہے، میں بہت سے معاملات میں ناشکرا پن دکھاتی تھی،، لیکن اس کو پڑھنے کے بعد میں نے اپنے آپ کو، اپنی سوچ کو درست کیا ہے۔۔

جی کچی سبزیاں اور دالیں کھاتی ہوں
مجھے تو تیز پسند ہے لیں ان کو اور داود کو ہلکا، سو انہی کی پسن کا بنتا ہے کھانا
کھانے میں کوئی نخرہ نہیں ہوتا میری طرف سے لیکن میاں جی اور داود صبح کا پکا شام کو نہیں کھاتے اس لیے جب گھر پر ہوں تو دونوں ٹائم تازہ بناتی ہوں
اور ٹھنڈا گرم دونوں اللہ کا شکر کر کے کھا لیتی ہوں

Gul Rehna
20-03-2010, 08:00 AM
گل بال بال بچ گئیں آپ۔۔۔۔۔۔;d۔

ہاہاہاہاہا
میں نے سچی اچھے والے سینس میں کہا تھا;d

بھئی۔ ۔ ماشاءاللہ تجربہ کار ہوگئی ہوں گی نا اب رعنا جی۔ ۔ ۔ ! اس لیے ساس لکھا تو۔ ۔ تعریف بھی کردی ساتھ ہی۔ ۔ ۔ ؛d
کسی اور کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا۔ ۔ پسند آجاتا ہے آپ کو؟۔ ۔ ۔ ویسے باہر کھانے کی شوقین ہیں ؟۔ ۔ ۔
برتن کیسے دھوتی ہیں؟۔ ۔ ڈش واشر میں یا خود؟۔ ۔ ۔
کبھی شہید ہوئے برتن آپ کے بابرکت ہاتھوں سے۔ ۔دھوتے ہوئے؟۔ ۔ ۔
چکھنے۔ ۔ سونگھنے۔ ۔ محسوس کرنے۔ ۔ وغیرہ میں کون سی حس زیادہ تیز ہے سب سے؟۔ ۔

ہاہاہاہا خلوص بی بی ۸ سال کا تجربہ ہے ناں
اپنی امی کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا اور بے جی بھی بہت اچھا کھانا پکاتی ہیں۔ باہر سے بہت کم کھایا جاتا ہے ہمارے ہاں، وہی ہیلتھ کونشیس میرے میاں جی۔۔
ہاتھوں سے دھوتی ہوں، ڈش واشر سے دھلے پسند نہیں آتے
کبھی کیا اکثر ہوتا ہے یہ کام

سونگھنے کی حس بہت ہی تیز ہے

Gul Rehna
20-03-2010, 08:04 AM
ارے۔ ۔ صرف ہینڈ بیگ چیکتی ہیں۔ ۔ ۔ بقول مونا جی۔ ۔ ۔ چولہا۔ ۔ لاک وغیرہ نہیں دیکھ کر نکلتیں؟۔ ۔ ۔
مہمان آجائیں۔ ۔ بغیر اطلاع کے۔ ۔ تو ان کے پاس جانے سے پہلے کیا چکر لگاتی ہیں ڈریسنگ ٹیبل کا؟۔ ۔ ۔
کیا کیا رکھا ہوا ہے اپنی ڈریسنگ ٹیبل پر آپ نے؟۔ ۔ ۔
تیاری میں۔ ۔ میچنگ پر کتنا زور دیتی ہیں؟۔ ۔

ہاں جی، یہ چیکنگ کا کام میرے میاں جی کرتے ہیں

بالکل بھی نہیں، مہمان آنے کی صورت میں بس ایک عبایا جو عموما ایسے موقعوں ہی کے لیے میں نے رکھی ہوتی ہے سو جلدی سے عبایا پہنی اور اسکارف لیا
یہ میں نے نیچے اسٹور روم میں رکھی ہوتی ہے تاکہ اوپر روم میں جانے کا تردد نہ کرنا پڑے
ابھی میں نے جھانک کر دیکھا ہے اپنے ڈریسنگ ٹیبل پہ تو کتابوں کا ایک ڈھیر، ایک عدد پرفیوم اور ایک لپ اسٹک، ہیر برش ہے بس

بالکل بھی میچنگ نہیں کرتی، بس عید پر ہی کرتی ہوں یہ سب

Gul Rehna
20-03-2010, 08:08 AM
سونے سے پہلے رات کو۔ ۔ کیا کام ضرور کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔
اور صبح اٹھتے ہی پہلا کام کیا؟۔ ۔
رات کے علاوہ دن میں سوتی ہیں؟۔ ۔ ۔
لیٹتے ہی نیند آجاتی ہے؟۔ ۔ یا دیر میں؟۔ ۔
زیادہ سے زیادہ کبھی۔ ۔ کتنی دیر تک سوئی ہیں؟۔ ۔ ۔ اور زیادہ سے زیادہ کتنا جاگی ہیں کبھی؟۔ ۔
اچھا رعنا جی۔ ۔ ! میری اماں حضور کا بلاوا ہے جی۔ ۔ ! آپ بھی خیر سےآرام کریں۔ ۔ ۔ 5 گھنٹے وقت آگے ہے نا یہاں سے۔ ۔ ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ ۔ !

داود کو جا کر چیک کرتی ہوں کہ اس نے کمبل وغیرہ تو اوڑھا ہوا ہے ناں صحیح طرح

صبح بھی سب سے پہلا کام یہی ہوتا ہے ، جاکر داود کو دیکھنا

نہیں دن میں کبھی نہیں سوئی
نیند بالکل نہیں آتی، سلیپنگ پلز کے ساتح آتی ہے بس
اور ایک بار سلیپن پلز تنگ آکر زیادہ لی تھی تو ایک پورا دن اور پوری رات سوئی تھی اور جاگنا کوئی مشکل نہیں، دو دو دن جاگ سکتی ہوں

اوکے جی تم بھی اپنا خیال رکھنا
باقی کے سوال کل

وعلیکم السلام

KishTaj
25-03-2010, 01:58 PM
[QUOTE=Khuloos;1326625]سونے سے پہلے رات کو۔ ۔ کیا کام ضرور کرتی ہیں؟۔ ۔ ۔
اور صبح اٹھتے ہی پہلا کام کیا؟۔ ۔

السلامُ علیکم
اجی خلوص آپی یہ بھی تو پوچھیئے کہ سونے کے بعد کیا کرتی ہیں۔۔۔
کتنی بار کروٹیں بدلتی ہیں۔
کیسے خواب دیکھتی ہیں۔
کتنی بار آنکھ کھل جاتی ہے۔
کتنی گہری نیند سوتی ہیں۔
کسی آہٹ سے اٹھج جاتی ہیں یا نہیں۔۔۔۔
کیوں گل آپا۔۔۔

Gul Rehna
25-03-2010, 02:16 PM

بالکل کش تو اور کیا;d;d

KishTaj
25-03-2010, 02:58 PM
ہاہاہا
اجی گل آپی یہ اور کیا سے کام نہیں چلے گا
اب اس کے جوابات بھی دیجیئے نا،۔۔۔
کیا غلط کہا~

Gul Rehna
25-03-2010, 03:20 PM
السلامُ علیکم

وعلیکم السلام

اجی خلوص آپی یہ بھی تو پوچھیئے کہ سونے کے بعد کیا
کرتی ہیں۔۔۔

;d;d

کتنی بار کروٹیں بدلتی ہیں۔

کیوں کہ میں مجھے نیند نہیں آتی تو یہ کام ساری رات ہوتا رہتا ہے
اور آخر تنگ آکر سیڑھیوں پر بیٹھ کر ناول پڑھ لیتی ہوں
نیچے جاتے ہوئے ڈر لگتا ہے ناں اکیلے میں;d

کیسے خواب دیکھتی ہیں۔

بہت کم خواب دیکھتی ہوں

کتنی بار آنکھ کھل جاتی ہے۔

آنکھ لگتی کم ہے کھلتی زیادہ ہے;d

کتنی گہری نیند سوتی ہیں۔

نیند ہی روٹھ گئی اب تو بہنا

کسی آہٹ سے اٹھج جاتی ہیں یا نہیں۔۔۔۔

فوراً سے پہلے ہی آنکھ کھل جاتی ہے

کیوں گل آپا۔۔۔

Khuloos
25-03-2010, 07:38 PM
السلامُ علیکم
اجی خلوص آپی یہ بھی تو پوچھیئے کہ سونے کے بعد کیا کرتی ہیں۔۔۔
کتنی بار کروٹیں بدلتی ہیں۔
کیسے خواب دیکھتی ہیں۔
کتنی بار آنکھ کھل جاتی ہے۔
کتنی گہری نیند سوتی ہیں۔
کسی آہٹ سے اٹھج جاتی ہیں یا نہیں۔۔۔۔
کیوں گل آپا۔۔۔
ویسے تھا تو یہ سوال۔ ۔ ۔مطلب۔ ۔ سونے کے بعد اور اٹھنے سے پہلے۔ ۔ ۔ کیا کرتے ہیں والا۔ ۔ ۔ مگر کیا ہے کہ۔ ۔ ۔ ٹھنڈا کرکے کھانا چاہیے۔ ۔ ۔ کیا غلط کہا۔ ۔ بقول ہما۔ ۔ !
رعنا جی۔ ۔ ! کسی چیز۔ ۔ماحول۔ ۔ موسم۔ ۔ رویہ۔ ۔ حالات وغیرہ وغیرہ۔ ۔ کی تبدیلی جلد قبول کرلیتی ہیں۔ ۔ ۔ یا وقت لگتا ہے؟۔ ۔
اچھا ڈر لگتا ہے اکیلے ۔ ۔ ۔ تو کس چیز سے؟۔ ۔ مطلب کیا سوچ کر ڈر لگتا ہے؟۔ ۔

AmirShahzad
26-03-2010, 04:16 AM
GUL JI

QUESTION NO. 1 = pakistan ki konsi cheez aap ko buhat yad aati hai

QUESTION NO. 2 = ager aap ko dobara pak settle hona para tu kya hansi khushi aap jana chahain gi

QUESTION NO. 3 = betay kay mustaqbil kay liye kya socha hai aapnay means kis shobay main usay lejana pasand karain gi ya uski marzi per hi iktefa karain gi

Gul Rehna
26-03-2010, 01:59 PM
ویسے تھا تو یہ سوال۔ ۔ ۔مطلب۔ ۔ سونے کے بعد اور اٹھنے سے پہلے۔ ۔ ۔ کیا کرتے ہیں والا۔ ۔ ۔ مگر کیا ہے کہ۔ ۔ ۔ ٹھنڈا کرکے کھانا چاہیے۔ ۔ ۔ کیا غلط کہا۔ ۔ بقول ہما۔ ۔ !
رعنا جی۔ ۔ ! کسی چیز۔ ۔ماحول۔ ۔ موسم۔ ۔ رویہ۔ ۔ حالات وغیرہ وغیرہ۔ ۔ کی تبدیلی جلد قبول کرلیتی ہیں۔ ۔ ۔ یا وقت لگتا ہے؟۔ ۔
اچھا ڈر لگتا ہے اکیلے ۔ ۔ ۔ تو کس چیز سے؟۔ ۔ مطلب کیا سوچ کر ڈر لگتا ہے؟۔

یہ تو تبدیلی پر ڈیپنڈ کرتا ہے ناں
ماحول اور موسم کی تبدیلی تو قابل قبول ہوتی ہے اور جلد ہی یوز ٹو ہو جاتی ہوں
لیکن رویوں اور حالات کی تبدیلی کو قبول کرنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے
ہممم خاصی ڈرپوک ہوں
ویسے میں ابھی یہ بات سوچنے بیٹھی ہوں کہ کس چیز سے ڈرتی ہوں
تو کچھ سمجھ نہیں آئی کہ کیوں ڈرتی ہوں
اکثر ساجد جاب کے سلسلے میں گھر سے باہر ہوں تو میں سارے گھر کی لائیٹس آن کر کے سارے دروازے لاک کر کے ساری رات جاگتی ہوں لیکن پتا نہیں کیوں؟
داؤد کا اکثر کہنا ہوتا ہے ان دنوں کہ ماما وی شڈ سیو انرجی ناٹ ویسٹ اٹ

Gul Rehna
26-03-2010, 02:06 PM
QUESTION NO. 1 = pakistan ki konsi cheez aap ko buhat yad aati hai
ہر ایک چیز، کس کس کا نام لوں
پاکستان کی ہر چیز کو مس کرتی ہوں
اپنا گھر، کالج، کالج کے گراونڈ کے کونے میں پڑا ہوا وہ بڑا سا پتھر جہاں میں اور ناظرہ بیٹھ کر ایک دوسرے کو شاعری سنایا کرتے تھے۔۔ چاٹ اور سموسے بیچنے والے بابا جی کو۔۔
ہماری کینٹین کی وہ بنگالی فیملی کو کینٹین کو رن کرتی تھی
آئی مس ایوری تھنگ

QUESTION NO. 2 = ager aap ko dobara pak settle hona para tu kya hansi khushi aap jana chahain gi
ارے میں تو خوشی کے مارے بےہوش ہو جاؤں گی یا دنیا سے ہی کوچ کر جاؤں گی

QUESTION NO. 3 = betay kay mustaqbil kay liye kya socha hai aapnay means kis shobay main usay lejana pasand karain gi ya uski marzi per hi iktefa karain gi
جی بالکل اس کی مرضی پر ہی ہو گا سب
کہ اس کا رجحان کس طرف ہے

AmirShahzad
26-03-2010, 02:32 PM
thanks a lot gul ji

for answering

Inshallah aur question karon ga in future

KishTaj
29-03-2010, 11:02 PM
السلامُ علیکم
گل آپی میری طرف سے یہ مذید سوالات جن کے جوابات دے چکی ہیں اسے اگنور کیجیئے گا۔

چوڑیاں، مہندی اور میک اپ میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہو تو کیا لیں گی۔
کیا کسی کا دیا دکھ جلد بھول جاتی ہیں۔۔۔یا کبھی نہیں بھول پاتی ہین۔۔۔مثال کےطور پر دھوکہ وغیرہ۔۔۔
کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کتی ہیں؟
اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکی ہیں۔۔۔؟
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہیں؟
کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔پکنک پر جاتی ہیں؟
کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
آپ کی نظر میں بہترین تفریح گاہ کونسی ہے ؟آپ ذیادہ تر کہاں جاتی ہیں پکنک منانے؟
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے
کونسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتی ہیں؟
کرکٹ دیکھتی ہیں؟ ۔۔۔کونسا کرکٹر پسند ہے؟
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔~۔
آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔تو آپ کیا کرتی ہیں؟کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتی ہیں یا وہاں سے چلی جاتی ہیں یا خاموشی سے سنتی رہتی ہیں یا مذید غصہ دلاتی ہیں;d؟
کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں؟
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گی؟
کسی کے تھپڑ لگایا ہے;d؟
پانی کیسے پیتی ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔یا۔۔

Gul Rehna
30-03-2010, 04:59 PM
السلامُ علیکم

وعلیکم السلام

گل آپی میری طرف سے یہ مذید سوالات جن کے جوابات دے چکی ہیں اسے اگنور کیجیئے گا۔

چوڑیاں، مہندی اور میک اپ میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہو تو کیا لیں گی۔

چوڑیاں اور مہندی دونوں بے انتہا پسند ہیں
جبکہ اب تو بس عید کے عید ہی استعمال کرتی ہوں کیونکہ میرے انہوں کو دونوں نہیں پسند:(

کیا کسی کا دیا دکھ جلد بھول جاتی ہیں۔۔۔یا کبھی نہیں بھول پاتی ہین۔۔۔مثال کےطور پر دھوکہ وغیرہ۔۔۔

نہیں بالکل بھی نہیں بھولتی لیکن ان کو کبھی باور نہیں کرواتی کہ مجھے سب یاد ہے

کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟

بلیک یا بےبی پنک

بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کتی ہیں؟

بہت پسند ہے بارش
اور بارش میں بھیگنا بھی اچھا لگتا ہے ساتھ میں گرم گرم کافی ہو
اور اگر باپ بیٹا گھر پر نہ ہوں تو ونڈو کے پاس چئیر رکھ کر کافی پیتے ہوئے کھڑکی سے بارش کو تکنا اور پھر اس کی آواز سننا مجھے بہت فیسینیٹ کرتا ہے

اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکی ہیں۔۔۔؟

بہت ڈرپوک ہوں اس لیے اندھیرے میں اپنی جگہ سے ہلتی ہی نہیں

چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہیں؟

نہیں، بس داؤد کو خود پڑھاتی ہوں

کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔پکنک پر جاتی ہیں؟
پکنک پر جایا کرتے تھے، اب بہت عرصہ ہوا نہیں گئے
میں اور داؤد جب پارک جاتے ہیں تو میں ہمیشہ اس کے ساتھ شامل ہوتی ہوں
اور وہ کہتا ہے کہ ماما سب کی ماماز بیٹھی ہیں آپ بھی جا کر بیٹھو
مجھے شرمندہ نہ کرو میرے دوستوں کے سامنے۔۔ ہاہاہاہہا کہ اس کی ماما ابھی چھوٹی ہیں جھولا جھولتی ہیں

کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟

ہاں بگی کی اکثر کی، جب سی سائیڈ پر جاتے ہیں، داؤد کو بہت پسند ہے

آپ کی نظر میں بہترین تفریح گاہ کونسی ہے ؟آپ ذیادہ تر کہاں جاتی ہیں پکنک منانے؟

ہم لوگ زیادہ تر گارڈنز میں جاتے ہیں کیونکہ مجھے قدرتی مناظر بہت اٹریکٹ کرتے ہیں

سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟

نہیں جی، اسکول کے زمانے میں بھی بہانے کیا کرتی تھی کہ نہ کرنی پڑے

ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے

دونوں سے~

کونسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتی ہیں؟

پہلے مسواک کرتی ہوں، اس کے بعد کوئی بھی ٹوتھ پیسٹ جو گھر میں ہو استعمال کر لیتی ہوں،

کرکٹ دیکھتی ہیں؟ ۔۔۔کونسا کرکٹر پسند ہے؟

پہلے بہت دیکھا کرتی تھی
اور مجھے عامر سہیل بہت پسند تھا
اب تو عرصہ ہوا نہیں دیکھا

ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی
۔~۔

مجھے جو بات سب سے بری لگتی ہے وہ کہ ہم لوگوں میں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے کا حوصلہ نہیں ہے،
میں ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ جہاں بھی مجھے احساس ہو کہ میں شاید غلط ہوں
آگے بڑھ کر معافی مانگ لیتی ہوں انا کو ایک طرف رکھ کر

آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔تو آپ کیا کرتی ہیں؟کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتی ہیں یا وہاں سے چلی جاتی ہیں یا خاموشی سے سنتی رہتی ہیں یا مذید غصہ دلاتی ہیں;d؟

یہ ڈیپنڈ کرتا ہے کہ اگلا بندہ کون ہے
کسی کو مزید غصہ دلا کر خوش ہوتی ہوں
کسی کا غصہ کم کرنے کی کوشش بھی کرتی ہوں اور اکثر سائیڈ پر ہو کر رو لیتی ہوں

کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟

نہیں ایسا کبھی اتفاق تو نہیں ہوا ابھی تک

راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں؟

میری نظریں جھکی ہوئی ہوں
میرے ماموں میری اس عادت کا اکثر مذاق اڑاتے ہیں کہ ایک دن کسی کار کے نیچے آ جاؤ گی۔۔ اتنا جھک کر مت چلا کرو

راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گی؟

مجھے کچھ خاص پتا نہیں چلتا کیونکہ میں کبھی دیکھتی نہیں ہوں آگے پیچھے۔
جب کہ اکثر رشتہ داروں سے یہ شکایت سننے کو ملتی ہے کہ تم بہت مغرور ہو ، بات ہی نہیں کرتی کسی سے

کسی کے تھپڑ لگایا ہے;d؟

دل تو بڑا کرتا ہے لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہوئی

پانی کیسے پیتی ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔یا۔۔

پانی تو شاید بہتت ہی کم پیتی ہوں لیکن جب بھی پیتی ہوں، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ سنت کے بتائے ہوئے طریقے سے ہی پیوں لیکن اکثر کوتاہی ہو جاتی ہے

Saahil
30-03-2010, 05:02 PM
آپیاا آپ کا انٹرویو بھی ابھی تک چل رھا ھے ۔۔۔۔۔

Gul Rehna
30-03-2010, 05:08 PM
آپیاا آپ کا انٹرویو بھی ابھی تک چل رھا ھے ۔۔۔۔۔

تمہارا انتظار ہو رہا ہے کہ تم نے تو کوئی سوال نہیں پوچھا مجھ سے

Saahil
30-03-2010, 05:12 PM
تمہارا انتظار ہو رہا ہے کہ تم نے تو کوئی سوال نہیں پوچھا مجھ سے

سوال کرنا بہت مشکل ھے آپیاا میرے لیئے۔۔۔۔
یو نوو نا ۔۔۔

KishTaj
01-04-2010, 09:28 PM
السلامُ علیکم
گل آپی لگتا ہے سب کے پاس سوالات??? ختم
تو لاک کردوں نا ساحل بھائی ہی ہی
گل آپی کردوں لاک۔ ۔ یا ساحل بھائی کے~ سوالات کا انتظار کرنا ہے

ندیم اختر
02-04-2010, 02:15 AM
تو جناب پچھلے دو گھنٹے ہم نے اس تھریڈ کو اول تا آخر پڑھنے میٰں صرف کئے۔ سچ مچ بہت بہت اچھا لگا۔ خاص کر جرار اور گل رعنا بہن کی نوک جھونک۔ سوال تو اسوقت ذہن میں کوئی نہیں آرہا مگر اپنی اور نینی بہن کی ایک قدر مشترک کا ذکر موزوں لگ رہا ہے۔ بچپن میں ہمارے لئے بھی سب سے بڑی سزا کہانیوں کی کتابوں کا چھن جانا ہوتا تھا اگر چہ کہ دیگر سب (اور سب کا مطلب سب) سزاؤں کا مزہ بھی بھرپور انداز میں چکھنا گاہے بگاہے نصیب ہوتا رہتا تھا۔

Galaxy
17-04-2010, 12:01 PM
واہ گل بہت مزۃ آیا تمہرا انٹرویو پڑھ کر میں نے دو لوگوں کے انٹرویو کی فرمائش کی تھی گل رعنا اور ہما جاوید ایک کی تو پوری ہوگئ دوسری کے انٹرویو کا انتظار ہے:)